وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے چارسدہ فائرنگ واقعے میں ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس کی شہادت کا نوٹس لے لیا اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ سہیل آفریدی کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ مولانا محمد ادریس کی شہادت افسوسناک ہے، مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ مولانا محمد ادریس کی شہادت کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ ہوا، متاثرہ خاندان کے غم میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔