اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کیلئے
اسرائیلی بحریہ نے ایک بار پھر غزہ کے لیے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا ہے۔ امدادی تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو گھیرے میں لے لینے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر موجود ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ روم میں گلوبل صمود فلوٹیلا کےقافلےکابحری جنگی جہاز پیچھا کر رہے ہیں۔ سعد ایدھی کا کہنا تھا ایک بوٹ نے قافلے کے بحری جہاز کو روک بھی لیا ہے اور خدشہ ہے کہ ہمیں بین الاقوامی پانیوں میں گرفتار کیا جاسکتا ہے، ہمارا غزہ کو امداد پہنچانے کایہ مشن پرامن ہے۔ واضح رہے سعد ایدھی ترکیے سے15 مئی کوقافلے کے ہمراہ غزہ کےلیے روانہ ہوئے تھے۔
ایران جنگ کے باعث امریکی میزائل
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کئی دفاعی کمپنیوں کے ساتھ 10 ہزار کم لاگت کنٹینرائزڈ میزائل حاصل کرنے کے معاہدے کیے ہیں. ٖیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پیٹاگون کا یہ اعلان ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے میزائل ذخائر شدید متاثر ہوئے ہیں۔ پیٹاگون کے مطابق اینڈورل، کوایسپائر، لیڈوس اور زون 5 کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے تحت ’لو کاسٹ کنٹینرائزڈ میزائلز (LCCM) پروگرام‘ شروع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کاسٹیلیئن کے ساتھ ایک علیحدہ معاہدے کے تحت پینٹاگون ہر سال کم از کم 500 کم لاگت بلیک بیئرڈ ہائپرسونک میزائل حاصل کرے گا۔ پروگرام کے آغاز کے لیے محکمہ دفاع جون سے اینڈورل، کوایسپائر، لیڈوس اور زون 5 سے آزمائشی میزائل حاصل کرے گا۔ سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی گزشتہ ماہ جاری رپورٹ کے مطابق امریکا کو میزائل ذخائر کو جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے میں چار سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
رواں برس خطبہ حج مسجد نبوی ﷺ
رواں برس مسجد نبوی ﷺکے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین نے اعلان کیا ہےکہ مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی منگل 26 مئی 9 ذی الحج 1447 ہجری کو عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی ﷺکے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی کا شمار نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں قرآن کریم کے ممتاز قراء میں ہوتا ہے۔ شیخ علی الحذیفی اس سے قبل مسجد قبا اور مسجد الحرام کے بھی امام و خطیب رہ چکے ہیں۔ خیال رہےکہ سعودی عرب میں آج سے ماہ ذی الحج کا آغاز ہوچکا ہے۔ مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائےگا جب کہ عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی 2026 کو ہوگی۔
ترکیہ میں ایک شخص نے
ترکیہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ کےدوران 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ترک میڈیاکے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوبہ مرسن کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے ریسٹورنٹ میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ریسٹورنٹ کا مالک اور ایک ملازم ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے بعد مسلح شخص باہر نکلا جہاں اس نے مزید دو افراد کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیاکہ ملزم نے واقعے سے قبل مبینہ طور پر اپنی بیوی کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے، پولیس نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی
مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں سزائے موت کا خصوصی قانون نافذ العمل ہو گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل ایوی بلوتھ نے اس قانون کے نفاذ کے لیے درکار فوجی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس حکم کے تحت قانون کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے وہ فلسطینی جو اسرائیلی شہریوں کے قتل کے جرم میں سزا یافتہ ہوں گے انہیں پھانسی کی سزا کے علاوہ کوئی اور سزا سنائی نہیں جاسکتی۔ قانون کے مطابق صرف کسی خاص صورتحال میں ہی عدالت مجرم کو عمر قید کی سزا دے سکے گی۔ مارچ کے آخر میں اسرائیلی پارلیمنٹ سے اس قانون کی منظوری کے بعداسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایوی بلوتھ سے فوجی حکم نامے کی منظوری کی درخواست کی تھی۔ اس امتیازی قانون میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ اسرائیلی شہریوں یا اسرائیل کے رہائشیوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ یہ قانون صرف فوجی عدالتوں میں چلنے والے مقدمات پر لاگو ہوگا جو فلسطینیوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جبکہ اسرائیلی شہریوں کے مقدمات اسرائیل کی سویلین عدالتوں میں چلائے جاتے ہیں۔
سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی
سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی موقف انصاف پر مبنی ہے،عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی موقف کے حق میں فیصلہ دے دیا۔انڈس واٹر ٹریٹی پر سفارتی، قانونی اور اخلاقی محاذ پر بھارت مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ضمانت کے تحت قائم بین الاقوامی معاہدہ ہے،بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا،پاکستان کا موقف انڈس واٹر ٹریٹی کی درست قانونی تشریح اور بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔ بھارت مغربی دریاؤں پر کسی بھی ہائیڈرو پاور منصوبے میں اپنی مرضی سے پانی ذخیرہ نہیں کر سکتا،بھارت کو آبی وسائل کا آپریشنل ڈیٹا پاکستان کو فراہم کرنا ہوگا۔ بھارت کشن گنگا اور ریتلے منصوبوں سے متعلق تمام تکنیکی اور ہائیڈرولوجیکل معلومات پاکستان سے شیئر کرے ،بھارت کی جانب سے معاہدے کو معطل یا غیر مؤثر قرار دینے کا بیانیہ غیر اخلاقی، غیر قانونی ہے۔ عدالت نے ماحولیاتی بہاؤ سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے بھارت پر ذمہ داریاں عائد کر دیں،بھارت کی پانی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کو عالمی ثالثی عدالت نے مسترد کر دیا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی کمزور قانونی پوزیشن کے باعث عالمی عدالت کے فیصلوں کو مسلسل مسترد کر رہا ہے،بھارتی بائیکاٹ کے باوجود عدالت نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے اہم قانونی نکات پر فیصلہ دے دیا۔ پاکستان نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور غیرجانبدار انصاف کی فتح قرار دیدیا۔
اسرائیلی فوج میں افرادی
تل ابیب: اسرائیلی فوج میں افراد قوت کا شدید بحران سر اٹھانے لگا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کو 12ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جس سے جنگی مشنز متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2025 میں 5300 خواتین اسرائیلی فوج میں شامل کی گئیں اور فوج میں خواتین اہلکاروں کی تعداد ریکارڈ سطح پرپہنچ چکی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا بتاناہے کہ امریکا، فرانس، آسٹریلیا، روس، یوکرین اور دیگرممالک سے7 ہزار افراد اسرائیلی فوج میں شامل کیےگئے، دیگر ممالک کے صرف یہودی افراد کو اسرائیلی فوج میں شامل کیا جاسکتاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلسل جنگ نے اسرائیلی فوجی نظام پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور سات محاذوں پر جنگ نے فوجی وسائل کو شدید متاثر کیا ہے۔ اسرائیلی ریزرو فوجیوں میں بھی طویل ڈیوٹیز سے تھکن میں اضافہ ہوا ہے دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لازمی سروس مدت بڑھانے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ فوجی حکام کا مؤقف ہے کہ موجودہ اہلکار مشنز کے لیے ناکافی ہیں اور آنے والے دنوں میں اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کابحران مزید شدت اختیا کرسکتا ہے۔
ایران جنگ سے قبل عراق
اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے ایک اڈا عراق کے مغربی صحرا میں فروری میں شروع ہونے والی جنگ کے لیے استعمال کیا جبکہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک دوسرا اسرائیلی اڈا بھی موجود تھا جو جون 2025 میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے دوران استعمال ہوا۔ ایک علاقائی عہدیدار کے مطابق اس دوسرے اڈے کی تعمیر 2024 کے آخر میں شروع کی گئی تھی تاہم اب یہ فعال نہیں رہا۔ 2026 کی جنگ میں استعمال ہونے والے اڈے کی موجودہ صورتحال واضح نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو کم از کم ایک اڈے کے بارے میں علم تھا۔ ان اڈوں کا مقصد ایران پر حملوں کے لیے طیاروں کی پرواز کے وقت کو کم کرنا اور اسرائیلی فضائیہ کے لیے لاجسٹک مرکز فراہم کرنا تھا۔ یہاں خصوصی دستے اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی موجود تھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کارروائی کی جا سکے۔ مقامی بدو افراد نے ایک اڈے کے قریب مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کی تھی تاہم عراقی فوج نے دور سے نگرانی کو ترجیح دی اور امریکا سے معلومات طلب کیں لیکن واشنگٹن نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 مارچ کو ایک چرواہا عواد الشمری جب قریبی قصبے جا رہا تھا تو وہ اتفاقاً اس اڈے تک پہنچ گیا جس کے بعد اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے اسے نشانہ بنایا۔ اس نے اس سے قبل اڈے کی اطلاع عراقی حکام کو دے دی تھی۔ بعد ازاں عواد الشمری کی تباہ شدہ گاڑی مقامی بدو افراد کو ملی جس میں عواد الشمری کی لاش بھی موجود تھی۔ عراقی فوج نے بعد ازاں ایک ریکی مشن بھیجا تاہم ممکنہ طور پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہونے کے بعد مشن واپس بلا لیا گیا۔
امریکا نے ایرانی تجاویز
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی مذاکراتی تجویز کے جواب میں کوئی ٹھوس رعایت نہیں دی۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق واشنگٹن نے پانچ نکات پر مشتمل ایک فہرست پیش کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران صرف ایک جوہری تنصیب کو فعال رکھے اور اپنے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ امریکا کے حوالے کرے۔ مہر نیوز ایجنسی نے کہا کہ امریکا بغیر کسی عملی رعایت کے وہی اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے دوران حاصل نہ کر سکا، جس سے مذاکرات تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق امریکا نے اپنے جواب میں نے ایران سے 400 کلوگرام افزودہ یورینیم امریکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور جنگی نقصانات کے ازالے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شرائط میں ایران کی صرف ایک جوہری تنصیب کو فعال رکھنے، ایران کے منجمد اثاثوں کا 25 فیصد بھی جاری نہ کرنے اور جنگ بندی کو مذاکرات سے مشروط کرنے جیسے نکات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر ایران ان شرائط کو تسلیم بھی کر لے تو بھی امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جارحیت کا خطرہ برقرار رہے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے کسی بھی مذاکرات کو پانچ شرائط سے مشروط کر رکھا ہے، جن میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی بحالی، جنگی نقصانات کا ازالہ اور آبنائے ہرمز پر ایران کےحق کا اعتراف شامل ہیں۔
کیوبا نے سیکڑوں ڈرونز حاصل
امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیوبا اپنی ڈرون صلاحیتیں بڑھا رہا ہے اور ممکنہ طور پر امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کا دعویٰ ہے کہ کیوبا نے 300 سے زائد ڈرونز حاصل کر لیے ہیں اور حال ہی میں گوانتانامو بے میں امریکی فوجی اڈے، امریکی بحری جہازوں اور فلوریڈا کے علاقے ’کی ویسٹ‘ پر ممکنہ حملوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کررہا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ انٹیلیجنس معلومات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ ڈرون صلاحیتوں اور کیوبا میں ایرانی فوجی مشیروں کی موجودگی کے باعث کیوبا کو ایک ابھرتے ہوئے خطرے کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے جمعرات کو کیوبا کا دورہ کیا تھااور وہاں حکام کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہیں۔ انہوں نے کیوبا سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے اپنی حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی لائے۔ امریکی حکام کے مطابق کیوبا نے 2023 سے روس اور ایران سے مختلف اقسام کے حملہ آور ڈرونز حاصل کیے ہیں اور انہیں ملک بھر میں اسٹریٹجک مقامات پر تعینات کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ ایک ماہ کے دوران کیوبا نے روس سے مزید ڈرونز اور فوجی سازوسامان حاصل کرنے کی کوشش کی جبکہ انٹیلیجنس معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیوبا کے اہلکار ایران کی حکمت عملی سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کیوبا فوری خطرہ نہیں اور نہ ہی کسی حملے کی تیاری کر رہا ہے البتہ دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھنے کی صورت میں ڈرون حملوں سے متعلق منصوبہ بندی جاری ہے۔
ٹرمپ کے دورے کے بعد چین
چین کی وزارت تجارت نے چین کی جانب سے امریکا کے ساتھ طیاروں، جیٹ انجنز اور متعلقہ پرزہ جات کی خریداری کے حوالے سے معاہدہ طے پانے کی تصدیق کردی۔ چینی میڈیا کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان چین کی جانب سے امریکی طیاروں کی خریداری اور امریکا کی طرف سے طیاروں کے انجنز اور پرزہ جات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ متعلقہ شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ معاہدے کے تحت کم از کم 200 طیارے امریکی کمپنی بوئنگ سے خریدے جائیں گے جبکہ 450 طیاروں کے انجنز جنرل الیکٹرک سے حاصل کیے جائیں گے۔ بوئنگ کمپنی نے بھی ایک مختصر بیان میں اس معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور 200 طیاروں کی ابتدائی خریداری پر اتفاق کیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق حکام نے معاہدے کی مالیت یا طیاروں کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں کی جبکہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ 750 طیاروں تک بھی جا سکتا ہے۔ یہ اعلان امریکی صدر کے چین کے حالیہ دورے کے ایک روز بعد سامنے آیا، اس دورے میں امریکا کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل تھے جنہوں نے چینی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ چینی میڈیا کے مطابق اگر 200 طیاروں کی خریداری حتمی شکل اختیار کر لیتی ہے تو یہ 2017 کے بعد چین کی جانب سے بوئنگ کے لیے سب سے بڑا آرڈر ہوگا۔ 2017 میں ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران 300 طیاروں کا معاہدہ 37 ارب ڈالر میں طے پایا تھا۔
اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈز
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ عزالدین الحداد اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔ حماس کے مطابق عزالدین الحداد جمعہ کی شام غزہ میں ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔ اس حملے میں عز الدین الحداد کی اہلیہ، بیٹی اور دیگر فلسطینی شہری بھی شہید ہوئے۔ حماس نے کہا کہ یہ حملہ غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا تسلسل ہے۔ حماس کے بیان میں کہا گیا کہ عزالدین الحداد، جنہیں ابو صہیب بھی کہا جاتا تھا، القسام بریگیڈز کے سربراہ تھے اور انہوں نے اپنی زندگی مزاحمت، جدوجہد اور فلسطینی عوام کے دفاع کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ حماس نے کہا کہ ان کی شہادت اور جنگ بندی کے بعد بھی جاری اسرائیلی کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرئیل نے غزہ میں ایک فضائی حملے میں عزالدین الحداد کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے فوج کو عزالدین الحداد کو ہدف بنانے کا حکم دیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ عزالدین الحداد ہزاروں اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکت، اغوا اور ان پر حملوں کے ذمہ دار تھے اور انہوں نے یرغمالیوں کو حراست میں رکھا اور اسرائیلی افواج کے خلاف کارروائیوں کی قیادت کی۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’یہ تمام دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ اسرائیل جلد یا بدیر تم تک پہنچے گا‘۔
مسلمان ذی الحج کے ابتدائی 10 روز
سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذی الحج کے مہینے کے بابرکت پہلے 10 دنوں میں زیادہ سے زیادہ اعمال صلاح اور عبادات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں نماز، صدقات، روزے اور ذکرِ الٰہی جیسے اعمال اللہ تعالیٰ کو انتہائی محبوب ہوتے ہیں۔ شیخ صالح الفوزان نے خاص طور پر یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ غیر حجاج کے لیے اس دن کا روزہ 2 سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔ انہوں نے قربانی کرنے والوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد سے قربانی کرنے تک اپنے بال اور ناخن کاٹنے سے گریز کریں۔
اسرائیل کی دفاعی کمپنی
اسرائیل کی دفاعی کمپنی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے آگ کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔ عبرانی میڈیاکے مطابق دھماکا مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی علاقے بیت شمیش میں ہوا اور فوج نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دھماکا حساس تنصیب میں ہوا ہے، بعض اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں ہیوی اور لائٹ راکٹ انجن بنائے جاتے ہیں جن میں ایرو ٹو، ایرو تھری ، سلور اینکر راکٹ انجن، براک ایٹ اور براک ایم ایکس میزائلوں کے انجن بھی شامل ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور اس میں ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا۔ بعض رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ دھماکا خیز مواد کا کنٹرولڈ دھماکا تھا تاہم قریبی علاقوں کواس سے متعلق پیشگی آگاہ نہ کیے جانے سے کئی سوالات پیدا ہوئے ہیں
امریکا اور اسرائیل آئندہ ہفتے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد اسرائیل اور امریکا ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے شروع ہوسکتے ہیں۔ رپورٹس میں امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف کارروائیوں کی اب تک کی سب سے شدید تیاریوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ آپشنز میں ایران کے فوجی اڈوں اور انفرا اسٹرکچر پر شدید بمباری، خلیج فارس میں ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئی لینڈ پر قبضہ اور جوہری مواد کو نکالنے کے لیے کمانڈوز کی تعیناتی شامل ہے۔ ادھر ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے اسرائیلی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فوری جنگ کے لیے تیار ہے اور امریکی صدر کے ایران سے مذاکرات سے متعلق حتمی فیصلے کا انتظار کر رہا ہے۔
اسرائیل کا حماس کے
غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران حماس کے اعلیٰ ترین عسکری کمانڈرعزالدین الحداد شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر کے محلے رمل میں عمارت پر فضائی حملہ کیا۔ اس حوالے سے اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ حملے میں القسام کا سینئر رکن عزالدین الحداد کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ شہید ہوگئے، عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی 5 رکنی سپریم کونسل کے آخری رکن تھے۔ حماس کی جانب سے عزالدین الحداد کی شہادت کے حوالے سے تاحال کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق عز الدین الحداد کو حماس کے عسکری ونگ کا سربراہ اور 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے اہم منصوبہ سازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور وہ اسرائیل کو سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ اس کے علاوہ عمارت پرحملے میں ایک کار کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد شہید ہوئے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں تباہ غزہ میں ملبے سے تمام لاشیں تاحال نہ نکالی جاسکیں، غزہ میں زیادہ ترعمارتیں تباہ ہیں یا پھر بری طرح متاثر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں ایک ہی خاندان کے 132افراد شہید ہوئے۔
پاکستان کو دنیا میں تنہا
بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نےاعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہورہا ہے۔ را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو تنہائی میں دھکیلنے کی کہانیاں پرانی ہوچکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی نہیں ٹوٹے گا، کبھی نہیں بکھرے گا،پاکستان اب ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرارہا ہے،یہ کردار بھارت کو نبھانا چاہیے تھا۔ اے ایس دلت کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر بات چیت سے ہی حل ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کبھی نہیں رکنی چاہیے۔ واضح رہے کہ 2 روز پہلے آر ایس ایس کے سیکرٹری جنرل "دتاتریہ ہوسابالے" نے کہا تھا بھارت کو ہمیشہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیار رہنا چاہیے، بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہییں۔ اس کے بعد بھارتی فوج کے سابق سربراہ منوج نروانے نے کہا تھا دونوں طرف لوگوں کے مسائل ایک جیسے ہیں،ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔
ایران پر فیصلہ کن حملہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں، انہوں نے کہا کہ کیا آپ رُک سکتےہیں، ہم ڈیل کرادیں گے۔ ٹرمپ نے ایران سےمتعلق کہا کہ ہر بار جب وہ ڈیل کرتے ہیں تو اگلے روز ایسا لگتا ہےکہ ہماری بات چیت ہوئی ہی نہیں۔ ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے،اصل میں وہ پاگل ہیں۔ اس کے علاوہ چین سے واپسی پر ائیرفورس ون میں میڈیا سے بات کرتےہوئے صدرٹرمپ نےکہا کہ وہ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھے مگر دوسری اقوام کے کہنے پر جنگ بندی کی، یہ جنگ بندی پاکستان پر نوازش تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو شاندار شخصیات قرار دیا ۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب اور تاریخی لمحہ قرار دیا۔ دورہ چین کے بعد واپس وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ چین کے ساتھ عظیم تجارتی معاہدے ہوئے ، ہمارے بہترین تعلقات ہیں ، آپ کو بہت سی چیزیں معلوم ہوں گی۔ اس سے پہلے صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہاکہ انہیں ایران کا جوہری پروگرام 20 سال کے لیے معطل کرنے پر اعتراض نہیں لیکن ایران کا عزم حقیقی ہونا چاہیے ، چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ جوہری ہتھیاروں میں کمی اور تائیوان معاملے پر بات چیت ہوئی۔ ٹرمپ نےکہاکہ تائیوان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، نہیں لگتا تائیوان پر کوئی تنازع ہونے جارہا ہے ، فی الحال تائیوان کو ہتھیار فراہم کرنے کی منظوری نہیں دی ۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والے دو روزہ ’انتہائی نتیجہ خیز‘ مذاکرات کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 دن کی توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ٹومی پیگوٹ کے مطابق محکمہ خارجہ 2 اور 3 جون کو ’سیاسی سطح‘ کے مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا، جبکہ 29 مئی کو پینٹاگون میں اسرائیلی اور لبنانی فوجی وفود کے درمیان ’سکیورٹی ٹریک‘ مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں، انہوں نے کہا کہ کیا آپ رُک سکتےہیں، ہم ڈیل کرادیں گے۔ ٹرمپ نے ایران سےمتعلق کہا کہ ہر بار جب وہ ڈیل کرتے ہیں تو اگلے روز ایسا لگتا ہےکہ ہماری بات چیت ہوئی ہی نہیں۔ ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے،اصل میں وہ پاگل ہیں۔ اس کے علاوہ چین سے واپسی پر ائیرفورس ون میں میڈیا سے بات کرتےہوئے صدرٹرمپ نےکہا کہ وہ جنگ بندی کے حق میں نہیں تھے مگر دوسری اقوام کے کہنے پر جنگ بندی کی، یہ جنگ بندی پاکستان پر نوازش تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے دونوں کو شاندار شخصیات قرار دیا ۔
چینی صدر نے آبنائے ہرمز
دورہ چین پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ چینی صدر نے کہا ہے کہ اگر ایران معاملے پر کوئی مدد کرسکتےہیں تو وہ تیارہیں، چین بہت سا تیل ایران سے خریدتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہنا چاہےگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، چینی صدر ایران اور امریکا کےدرمیان معاہدہ ہوتا دیکھنا چاہیں گے۔ امریکی صدر نے کہاکہ چین ایران کو فوجی سازوسامان نہیں دے گا،چین نے 200 بوئنگ جیٹس آرڈرکرنےپراتفاق کیا ہے۔ اس سے قبل بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا کو ایک بار پھر شراکت داری کی پیش کش کرتے ہوئے دو طرفہ احترام پر مبنی تعلقات کو امریکا اور چین کے درمیان اہم قراردیا۔ چینی صدر نے کہا کہ امریکا اور چین دو عظیم قومیں ہیں ، چین اور امریکا کو حریف نہیں ، پارٹنر ہونا چاہیے ، امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا صدر ٹرمپ کا سلوگن چینی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
سعودی عرب کی مشرق وسطیٰ
لندن: برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت سے متعلق معاہدے کی تجویز دی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے سفارتکاروں کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے معاہدےکی تجویز پر اتحادی ممالک سے بات چیت بھی کی ہے، تاکہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے بعد خطے میں کشیدگی کو کیسے سنبھالا جائے، اس پر غور کیا جا سکے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ریاض 1970 کی دہائی کے ہیلسنکی عمل کو ممکنہ ماڈل کے طور پر دیکھ رہا ہے، ہیلسنکی عمل نے سرد جنگ کے دوران یورپ میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاستیں کو تشویش ہے کہ جنگ کے بعد زخمی مگر زیادہ سخت گیر ایران کا سامنا ہوسکتا ہے، خلیجی ممالک کو تشویش ہے کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی بھی کم ہو سکتی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق سفارتکاروں کے مطابق کئی یورپی ممالک نے سعودی تجویز کی حمایت کی ہے، یورپی ممالک نے دیگر خلیجی ممالک کو بھی تجویز کی پشت پناہی پر زور دیا ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ سفارتکار کے مطابق یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ معاہدے میں کون شامل ہوگا، موجودہ حالات میں ایران اور اسرائیل کو ایک ساتھ لانا ممکن نہیں لگتا، اسرائیل شامل نہ ہوا تو یہ معاہدہ الٹا نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایران کے بعد اسرائیل کو خطے میں سب سے بڑا تنازع پیدا کرنے والا فریق سمجھا جا رہا ہے۔
ایران نے معاہدہ نہ کیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے مکمل تباہ کردیا جائےگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا امید ہے ایران یہ انٹرویو دیکھ رہا ہوگا، امریکا جانتا ہےکہ ایران نے زیر زمین سے کچھ میزائل نکالے ہیں، لیکن یہ سب ایک ہی دن میں تباہ کردیے جائیں گے۔ ایران کی سرزمین سے افزودہ یورینیم واپس لینے سے متعلق سوال پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ ضروری نہیں ہے، سوائے عوامی تعلقات کے نقطۂ نظر سے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں ایران کا معاملہ ایک میزائل بھی فائر کیے بغیر کامیابی سے انجام دیا تھا۔
چینی صدر نے آبنائے ہرمز کھولنے
دورہ چین پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ چینی صدر نے کہا ہے کہ اگر ایران معاملے پر کوئی مدد کرسکتےہیں تو وہ تیارہیں، چین بہت سا تیل ایران سے خریدتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہنا چاہےگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، چینی صدر ایران اور امریکا کےدرمیان معاہدہ ہوتا دیکھنا چاہیں گے۔ امریکی صدر نے کہاکہ چین ایران کو فوجی سازوسامان نہیں دے گا،چین نے 200 بوئنگ جیٹس آرڈرکرنےپراتفاق کیا ہے۔
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ، ایران وطن کے دفاع کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہے ، لیکن سفارت کاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھی آمادہ ہے ۔ نئی دلی میں برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ نے برکس ممالک اور عالمی برادری سے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف غیر قانونی جارحیت کی کھل کر مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہا ایران کے نقطۂ نظر سے آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے ، جہازوں کو ایرانی بحری افواج کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، ایرانی قوم امن پسند ہے ، جنگ نہیں چاہتی ۔
ہمیں ایک دوسرے کا
بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عالمی بحرانوں کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے، اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کو باہمی احترام اور پر امن بقائے باہمی کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔ بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ چین کے موقع پر گریٹ ہال آف دی پیپل کے باہر استقبالیہ تقریب میں پہنچے جہاں چینی صدر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔ چینی صدر نے امریکی صدر کا خیرمقدم کیا، کابینہ سے تعارف کرایا جس کے بعد چینی اور امریکی صدور گریٹ ہال آف دی پییل کی عمارت کے اندر چلے گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے چینی اور امریکی صدور کی وفود کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر کہا کہ امریکی وفد کو چین میں خوش آمدید کہتے ہیں، تمام عالمی بحرانوں کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے، چین اورامریکا دو بڑی طاقتیں ہیں، عالمی استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کو باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر چلنا ہوگا: چینی صدر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ عالمی امن اور معاشی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کی تاریخی ذمہ داری ہے، پوری دنیا کی نظریں اس وقت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات پر ہیں، اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کو باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر چلنا ہوگا۔ چینی صدرنے ٹرمپ سے کہا کہ دنیا اس وقت ایران تنازع اور عالمی سپلائی چین کے سنگین چیلنجز سے گزر رہی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں ایسی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں جو ایک صدی میں نہیں دیکھی گئیں، بین الاقوامی صورتحال مسلسل تغیر پذیر اور ہنگامہ خیز ہے، کیا ہم مل کر عالمی چیلنجوں کا مقابلہ اور دنیا کو استحکام فراہم کر سکتے ہیں؟ کیا ہم اپنی دنیا اور اپنے عوام لیے ایک روشن مستقبل تعمیر کر سکتے ہیں؟ یہ سوالات ہیں جن کا جواب بڑے ممالک کے رہنماؤں کی حیثیت سے ہمیں دینا ہے ۔ ہمیں ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہیے، چینی صدر شی جن پنگ چینی صدر کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات سے زیادہ مشترکہ مفادات موجود ہیں، دونوں ممالک کے مستحکم دوطرفہ تعلقات پوری دنیا کے لیے فائدے مند ہیں، چین اور امریکا دونوں تعاون سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور تصادم سے نقصان ،ہمیں ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہیے۔ شی جن پنگ نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو کامیاب اور خوشحال ہونے میں مدد کرنی چاہیے، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ چینی صدر کامزید کہنا تھا کہ تائیوان کا مسئلہ چین امریکا تعلقات میں سب سے اہم ہے، تائیوان کامسئلہ درست طریقےسے نہ سنبھالا تو امریکا چین کشیدگی کی طرف جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ آج صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنا باعث اعزاز ہے، اور آپ کا دوست ہونا اعزاز کی بات ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس دورے پر "دنیا کے بہترین کاروباری رہنماؤں" کو ساتھ لائے ہیں۔ بعض لوگوں نے اس ملاقات کو "اب تک کی سب سے بڑی سمٹ" قرار دیا ہے، اور وہ اس اجلاس کے منتظر ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے انتہائی شاندار رہے ہیں، تاریخی سربراہی ملاقات کا سب سے بڑا اور بنیادی فوکس باہمی تجارت پر ہوگا، دونوں ممالک کے درمیان آنے والی کئی دہائیوں تک بہترین اور مضبوط تعلقات قائم رہیں گے۔ ٹرمپ نےکہا کہ ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں، اور جب بھی مشکلات آئیں ہم نے مل کر انہیں حل کیا، میں آپ کو کال کرتا تھا اور آپ مجھے کال کرتے تھے، لوگ نہیں جانتے کہ جب بھی ہمیں کوئی مسئلہ درپیش ہوا، ہم نے جلدی حل کر لیا، میں ہر ایک سے یہی کہتا ہوں کہ چینی صدر عظیم رہنما ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے تھے۔
چین کی پاکستان سے ایران اور امریکا
چین نے پاکستان سے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق مسائل کے حل میں کردار ادا کرے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان اعتماد کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور خطے میں جلد امن کی بحالی میں کردار ادا کرے گا۔
ایران کے ساتھ کشیدگی ختم
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ مریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا مذاکرات میں اتنی پیش رفت ہوتی ہے یا نہیں کہ صدر ٹرمپ کی ریڈ لائن کو مطمئن کیا جا سکے؟ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کی ریڈ لائن بہت سادہ ہے۔ٹرمپ ایسے اقدامات چاہتے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنا سکے۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں
امریکا اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ رائٹرز خبرایجنسی نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کے حوالے سے بتائی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت جاری ہوا ہے جب بیجنگ کے 2 روزہ دورے پرآئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے اب سے کچھ گھنٹے بعد ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس سربراہ ملاقات میں ایران کے معاملے پر بھی اہم بات چیت کی جائے گی۔
چین ، ایران کو خلیج میں جاری اقدامات
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ خلیج معاملے پر مؤقف بدلنے کے لیے چین ایران پر دباؤ ڈالے۔ ایک انٹرویو میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ چین ، ایران کو خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے ۔ انہوں نے کہاکہ بحران کے حل میں کردار ادا کرنا چین کے مفاد میں ہے ، چین کے اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں، وہ بھی موجودہ بحران سے متاثر ہورہا ہے۔
برطانیہ کا آبنائے ہرمز کے
برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے کثیرالملکی دفاعی مشن میں خودکار مائن ہنٹنگ آلات، جنگی طیارے اور جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے یہ اعلان 40 سے زائد ممالک کے وزرا دفاع کے ساتھ ورچوئل اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن مناسب حالات میں فعال کیا جائے گا۔ جان ہیلی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ کثیرالملکی مشن دفاعی، خودمختار اور مؤثر ہوگا‘۔ برطانیہ نے اس مشن کے لیے 11 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کی نئی فنڈنگ بھی مختص کی ہے جو مائن ہنٹنگ ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔ برطانیہ کی جانب سے جدید خودکار مائن ہنٹنگ سسٹمز بھیجے جائیں گے جو بحری بارودی سرنگوں کی شناخت اور انہیں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی رائل نیوی کا ’Beehive‘ سسٹم بھی اس مشن کے لیے بھیجا جائے گا جو تیز رفتار خودکار ’Kraken‘ ڈرون کشتیوں کے ذریعے خطرات کی نگرانی اور ان کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ برطانوی فوجی پیکچ میں ٹائفون جنگی طیارے بھی شامل ہوں گے جو آبنائے ہرمز پر فضائی گشت کے لیے تیار رہیں گے۔ اس کے علاوہ برطانوی فوج کے خصوصی مائن کلیئرنس ماہرین بھی اس مشن کا حصہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ رائل نیوی کا جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن پہلے ہی مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہو چکا ہے اور اس کے عملے کو اضافی تربیت بھی دی جاچکی ہے تاکہ جہاز کسی بھی ممکنہ آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہو۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ جہاز جدید ’سی وائپر‘ فضائی دفاعی نظام اور کاؤنٹر ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
ایران درست فیصلہ کرے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین روانگی سے قبل ایران کو نئی دھمکی دیدی۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو پیغام دیا کہ ایران درست فیصلہ کرے ورنہ ہم کام مکمل کر دیں گے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران سے کسی نہ کسی طریقے سے جنگ جیت لے گا، ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکا کو ایران کے معاملے پر چینی صدر سمیت کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔ امریکی صدر نے کہا چینی صدر کے ساتھ ایران جنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی لیکن میں نہیں سمجھتاکہ ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاکستان اور فیلڈ مارشل کا ذکر کیا، صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کوبہترین شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکراتی عمل میں شاندار رہا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یقین ہےکہ ایران یورینیم افزودگی 100 فیصد روک دےگا، صدر ٹرمپ نے کہا اس بات کا بھی یقین ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے لیے کوششیں ترک کردےگا۔ امریکی صدر نے کہا ایران کے ایٹمی فضلے حاصل کر لیں گے، ایران کے ساتھ معاہدےکےلیے تیزی سےکام کرناہوگا، جلدبازی نہیں کریں گے۔ صدر ٹرمپ نےکہا ناکہ بندی کی موجودگی میں ایران کے حوالے سے کسی بھی اقدام میں جلد بازی نہیں کی جائےگی، مذاکرات کے دوران ایرانی عہدیداروں سے براہ راست رابطے کئے تھے۔
ایران جنگ میں امریکا کے
واشنگٹن: امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے تسلیم کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے۔ ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی میں خصوصی سماعت کے دوران پینٹاگون کے سی ایف او جے ہرسٹ پر سوالات کی بھرمار کردی تاہم ایران جنگ میں امریکا کو نقصان کا پوچھا تو جے ہرسٹ کئی سوالوں کا گول مول جواب دیتے رہے۔ کانگریس مین ایڈورڈ کیس نے لڑاکا طیاروں کی تباہی سے متعلق جس دی وارزون ویب سائٹ کا حوالہ دیا، اس امریکی ویب سائٹ دی وار زون کی رپورٹ کے مطابق 39 روز تک جاری ایران کیخلاف جنگ میں امریکی فضائیہ نے 13 ہزار پروازیں کیں تاہم اس دوران امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے اور مزید 10 طیاروں کو مختلف نوعیت کا نقصان بھی ہوا۔ ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق24 یوایس اے ایف ایم کیو نائن ریئپرUSAF MQ-9 Reaper ڈرونز تباہ ہوئے۔ 5 لڑاکا طیارے فضا میں تباہ ہوئے، 4 ایف 15 ای اسٹرائیک ایگلز اور ایک اے 10 وارتھوگ A-10 Warthog بھی تباہ ہوا۔ ویب سائٹ کے مطابق ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف تھرٹی فائیو اے طیارہ بھی نشانہ بنا جو کہ ففتھ جنریشن فائٹرجیٹ کی تباہی کا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا مگراسکا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔ ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ 3 ایف 15 ای F-15Es طیارے کویت کی فضائی حدود میں تباہ ہوئے۔قیمتی ای تھری جی سینتری E-3G Sentry بھی تباہ ہوا جو کہ امریکا کا بڑا نقصان تھا۔ رپورٹ کے مطابق بعض اثاثے ایرانی حدود میں اس لیے تباہ کیے گئے کہ کہیں ایران ان پر قبضہ نہ کرلے۔
ایرانی مسلح افواج کسی بھی
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار ہیں، ایران سے دشمنی کی جرات کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر ایک طویل بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بربریت اور تسلط کو مسترد کرتی ہے تو ایران کے حق میں آواز بلند کرے، دنیا عملی اقدام کرے اس سے پہلے کہ جارح قوتیں دنیا کو لاقانونیت اور محکومیت کے گڑھے میں دھکیل دے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر جو جنگ مسلط کی یہ محض زمین یا وسائل کی خاطر نہیں، یہ جنگ اس وقت اور آنیوالے دور میں اچھائی، برائی کے معنی متعین کرےگی۔
ٹرمپ اور یو اے ای کے صدر کا
ابوظبی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ٹرمپ اور شیخ محمد بن زاید نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ عرب امارات اور امریکی صدور نے خطے کے مختلف امور کا جائزہ لیا اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق امریکا اور امارات کے درمیان شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
بلدیاتی الیکشن میں شکست:
برطانیہ کے نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی اور وزیرداخلہ شبانہ محمود سمیت اہم کابینہ اراکین نے وزیراعظم سرکیئر اسٹارمرسے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ بلدیاتی الیکشن میں لیبر پارٹی کے بد ترین نتائج پر وزیر اعظم کیئر اسٹارمرسے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیاہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ شبانہ محمود سمیت کئی اہم اراکین نے وزیراعظم پر زوردیا کہ وہ عہدہ چھوڑنے کی ٹائم لائن دیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ استعفے کا مطالبہ کرنےوا لے لیبر اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 70 ہو گئی ہے ۔نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کی تحریک کے لیے 81 اراکین کی حمایت درکار ہے ۔ اس کےعلاوہ برطانوی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم اسٹارمر کو کہا کہ انہیں اقتدار کی منظم منتقلی کا طریقہ طے کر نا چاہیے۔ اس سے قبل وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ تنقید کرنے والوں کو غلط ثابت کر کے دکھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت سے کچھ غلطیاں ضرور ہوئیں، لیکن اہم سیاسی فیصلوں میں انہوں نے درست راستہ اختیار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اسے 1300 سے زائد نشستوں پر شکست ہوئی۔
ایران کیساتھ جنگ بندی لائف
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اومابا اور بائیڈن ہوتے تو شاید ایرانی تجویز قبول کرلیتے، ایران کے ساتھ سابق صدر باراک اوباما کی ڈیل بڑی اسٹریٹجک غلطی تھی۔ ٹرمپ بولے ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ممکن ہے، ساتھ یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی لائف سپورٹ پر ہے، امید کرتے ہیں ایران میں اچھی قیادت سامنے آئے گی، ایران کے جواب کا کئی دنوں تک انتظار کیا حالانکہ جواب 10 منٹ میں دیا جاسکتا تھا، انہوں نے ایران کا مسئلہ ختم ہونے پر تیل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ امریکی صدر کاکہنا تھا ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، ایران نے 100 طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے تھے، ایران کے ساتھ نمٹ کر دنیا کے لیے خدمات پیش کر رہے ہیں، ایران کی ناکہ بندی وینزویلا منصوبےکی طرح شاندار فوجی منصوبہ تھا۔ صدر ٹرمپ نےکہا ہم نےبڑی فوجی کامیابی حاصل کی ہے، ایران کے حوالے سے کوئی دباؤ یا کوفت محسوس نہیں کر رہا ہوں، ایران پر مکمل فتح حاصل کریں گے، ہم پر کوئی دباؤ نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے صدر آبنائےہرمز مسئلےکے حل میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں، چین آبنائے ہرمز کے بحران کو ختم کرنے میں دلچسپی رکھتاہے، چینی صدر سے ایران، تائیوان اور روس کے حوالے سے بات چیت کروں گا، چینی صدر کےساتھ تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت پر بات کروں گا۔ امریکی صدر نے کہا کردوں نےہمیں مایوس کیا، ہم نے ایران میں داخل کرنےکےلیے کردوں کو ہتھیار دیے مگر انہوں نے اپنے لیے رکھ لیے۔
صدر ٹرمپ نے آج قومی سلامتی
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی میٹنگ طلب کرلی۔ امریکی میڈیا کے مطابق میٹنگ میں ایران کیخلاف جنگ پھر سے شروع کرنے پر غور کیا جائےگا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ، سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے شرکت کرنےکا امکان ہے۔ خبرایجنسی نے 2 اہلکاروں کے حوالےسے دعوی کیا کہ صدر ٹرمپ کسی قسم کے فوجی ایکشن کی جانب مائل ہو رہے ہیں تاکہ ایران پر دباو بڑھایا جائے اور نیوکلیئر پروگرام پر رعایتیں حاصل کی جائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جو آپشنز زیر غور آنے کا امکان ہے ان میں پراجیکٹ فریڈم بحال کرنے یا ایران میں بقیہ اہداف پر حملے شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکےہیں کہ جنگ بندی لائف سپورٹ پر ہے۔وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران کے نیوکلیئر ذرات صرف امریکا اور چین ہی بازیافت کرسکتےہیں کیونکہ صرف انہی دو ملکوں کے پاس اس بات کی صلاحیت موجود ہے۔
اوپیک کی تیل کی پیداوار
پیڑول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی تیل کی پیداوار 26 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے سروے کے مطابق تیل کی پیداوار اپریل میں 2 کروڑ بیرل یومیہ سے کم ہوکر 8 لاکھ 30 ہزار بیرل ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث کویت کی تیل کی پیداوار میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، کویت نے اپریل میں صفر خام تیل برآمد کیا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب اور عراق کی تیل کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے بعد سعودی عرب کی تیل کی پیداوار 70 لاکھ بیرل یومیہ تک گر گئی۔ متحدہ عرب امارات واحد خلیجی ملک ہے جس کی تیل کی پیداوار اپریل میں بڑھی، اس کے علاوہ وینزویلا اور لیبیا کی بھی اپریل میں تیل کی پیداوار بڑھی۔
14 نکاتی تجاویز میں درج ایرانی عوام کے
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 نکاتی تجویز میں درج ایرانی عوام کے حقوق قبول کرنے کے سوا کوئی متبادل نہیں۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے حقوق کے سوا دوسرا کوئی بھی طریقہ بے نتیجہ ثابت ہوگا۔ باقر قالیباف نے کہا کہ اس معاملے میں جتنی دیر کریں گے امریکی ٹیکس دہندگان کو اتنی ہی زیادہ قیمت چکانا پڑے گی۔
کم جونگ اُن کو قتل کیا گیا
شمالی کوریا نے اپنے آئین میں ایسی ترمیم کی ہے جس کے تحت اگر ملک کے سربراہ کِم جونگ اُن کسی غیر ملکی دشمن کے ہاتھوں قتل ہو جائیں تو فوج دشمن پر جوابی جوہری حملہ کرنے کی پابند ہوگی۔ برطانوی اخبار کے مطابق یہ تبدیلی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے قریبی مشیروں کی امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں شہادت کے بعد کی گئی۔ یہ آئینی ترمیم 22 مارچ کو پیانگ یانگ میں شروع ہونے والے 15ویں سپریم پیپلز اسمبلی کے پہلے اجلاس میں منظور کی گئی۔ اخبار کے مطابق جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس (این آئی ایس) نے جمعرات کو اعلیٰ حکام کو بریفنگ کے دوران اس ترمیم سے آگاہ کیا۔ این آئی ایس کے مطابق کم جونگ اُن شمالی کوریا کی جوہری افواج کے سربراہ ہیں تاہم نئی ترمیم میں اس صورت حال کے لیے بھی طریقہ کار طے کر دیا گیا ہے کہ اگر وہ ہلاک ہو جائیں تو فوج کو کیا کرنا ہوگا۔ شمالی کوریا کے آئین کے نظرثانی شدہ آرٹیکل 3 کے مطابق ’اگر دشمن قوتوں کے حملوں سے ریاستی جوہری افواج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو خطرہ لاحق ہو تو جوہری حملہ خودکار اور فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا‘۔
ایران کے جواب پر امریکی صدر
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے جواب پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران میں منصوبے امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے نہیں بنائے جاتے، ٹرمپ ایران کے جواب سے خوش نہیں تو یہ ایران کے حق میں بہتر ہے۔ ایرانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی تجاویز ٹرمپ کے حد سے زیادہ مطالبوں کے آگے ہتھیارڈالنےکےمترادف تھیں۔ ایرانی تجا ویز میں امریکا کو جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری پر زور دیا گیا۔
امریکا میں 2500 ڈالر سے
ڈیلس: امریکا میں 2500 ڈالر سے زائد چائلڈ سپورٹ نادہندگان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی حکومت نے ایک ایسے قانون پر دوبارہ سختی سے عملدرآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو برسوں سے موجود تو تھا مگر اس کا استعمال محدود پیمانے پر کیا جاتا رہا۔ اب امریکا میں وہ والدین جن پر بچوں کے اخراجات یعنی چائلڈ سپورٹ کی مد میں ڈھائی ہزار ڈالر سے زائد رقم واجب الادا ہے، ان کے امریکی پاسپورٹ ناصرف روکے جا سکیں گے بلکہ منسوخ بھی کیے جا سکتے ہیں۔ اس فیصلے نے لاکھوں امریکی شہریوں، قانونی ماہرین اور تارکین وطن کمیونٹیز میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کیونکہ اس کے اثرات براہِ راست بین الاقوامی سفر، روزگار، اور خاندانی زندگی پر پڑ سکتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسے تمام افراد جو چائلڈ سپورٹ پروگرام کے نادہندہ ہیں، فوری طور پر متعلقہ ریاستی اداروں سے رابطہ کریں اور اپنی ادائیگیاں کلیئر کریں تاکہ ان کے پاسپورٹ منسوخ ہونے سے بچ سکیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق ایک بار پاسپورٹ منسوخ (revoke) ہو جانے کے بعد وہ بین الاقوامی سفر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا اور نیا پاسپورٹ اسی وقت تک جاری ہوگا جب تک متعلقہ ریاستی child support enforcement agency اس بات کی تصدیق نہ کرے کہ واجبات ادا کر دیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات یعنی HHS کے تعاون سے کی جائے گی، جو ان افراد کا ڈیٹا فراہم کرے گا جن پر 2500 ڈالر سے زائد بقایاجات موجود ہیں، اس ضمن میں ابتدائی مرحلے میں ان افراد کو نشانہ بنایا جائے گا جن پر ایک لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ کی رقم واجب الادا ہے جبکہ بعد میں اسکا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔ واضع رہے کہ اس اقدام کی قانونی بنیاد 1996 میں منظور ہونے والا “Personal Responsibility and Work Opportunity Reconciliation Act” ہے، جس پر اُس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن نے دستخط کیے تھے۔ اس قانون کے تحت امریکی وزیر خارجہ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ child support debt رکھنے والے افراد کے پاسپورٹ deny، restrict یا revoke کر سکیں۔ اگرچہ یہ قانون تقریباً تین دہائیوں سے موجود ہے، مگر موجودہ امریکی انتظامیہ اب اس پر زیادہ جارحانہ انداز میں عمل کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے قونصلر امور مورا نمدار نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت ایک ایسے “commonsense practice” کو وسعت دے رہی ہے جو ماضی میں بھی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ ان کے مطابق صدر اور وزیر خارجہ کی قیادت میں مختلف وفاقی ادارے مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ امریکی بچوں کو وہ مالی معاونت ملے جس کے وہ حق دار ہیں۔ امریکا میں چائلڈ سپورٹ کا مسئلہ صرف چند ہزار افراد تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک بہت بڑا مالی اور سماجی بحران سمجھا جاتا ہے۔ امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات کے اندازوں کے مطابق ملک بھر میں اربوں ڈالر کی child support رقم والدین پر واجب الادا ہے، جبکہ لاکھوں والدین ایسے بھی ہیں جن کے خلاف بقایا جات کے کیسز موجود ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں تقریباً 2700 ایسے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر ایک لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ چائلڈ سپورٹ کی رقم واجب الادا ہے، تاہم مجموعی طور پر وہ تمام امریکی شہری اس پالیسی کی زد میں آ سکتے ہیں جن پر 2500 ڈالر سے زائد بقایا رقم موجود ہے۔ وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاسپورٹ پابندیوں کے ذریعے چائلڈ سپورٹ وصولی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، اور اسی وجہ سے اب اس قانون پر سختی سے عملدرآمد کرکے اس کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ اس پالیسی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ منسوخی جیسے اقدامات بعض اوقات ایسے افراد کو مزید مالی بحران میں دھکیل سکتے ہیں جو پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حامیوں کے مطابق بچوں کی مالی ذمہ داری سے فرار اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات ضروری ہیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ آنے والے مہینوں میں عدالتوں اور سیاسی حلقوں میں بھی زیر بحث رہ سکتا ہے، خاص طور پر اس سوال پر کہ کیا بین الاقوامی سفر کی آزادی کو child support enforcement کے ساتھ اس حد تک جوڑا جانا مناسب ہے یا نہیں۔ اس فیصلے کے اثرات بیرونِ ملک مقیم امریکی شہریوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ اگر کسی شخص کا پاسپورٹ اس وقت revoke ہو جائے جب وہ امریکا سے باہر موجود ہو تو اسے واپس آنے کے لیے خصوصی emergency travel document حاصل کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی حکومت نے نادہندہ والدین کو فوری ادائیگی یا settlement arrangements کی ہدایت کی ہے تاکہ مستقبل میں سفری پابندیوں سے بچا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق اس نئی enforcement drive سے ہزاروں نہیں بلکہ ممکنہ طور پر لاکھوں امریکی متاثر ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ افراد جو طویل عرصے سے عدالتی child support orders کی ادائیگی نہیں کر رہے۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں خاندانی ذمہ داریوں، مالی عدم مساوات، اور ریاستی اختیارات کے درمیان توازن پر بحث پہلے ہی شدت اختیار کر چکی ہے۔
ایران امریکا اور باقی دنیا کیساتھ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ان کا یورینیم حاصل کریں گے، ہوسکتا ہے ایران میں دوبارہ حملے کرنے پڑیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے ایران امریکا اور باقی دنیا کے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے، تاخیر، تاخیر اور تاخیر، یہ کھیل ایران 47 سال سے کھیل رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آخر کار اُس وقت بڑی کامیابی حاصل کی جب بارک اوباما صدر بنے، اوباما نہ صرف ایران کیلئے نرم مؤقف رکھتے تھے بلکہ ان کےحق میں چلےگئے۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ اوباما نے ایران کو دوبارہ طاقت اور استحکام حاصل کرنےکا بڑا موقع فراہم کیا، اوباما دور میں سیکڑوں ارب ڈالر اور 1.7 ارب ڈالر نقد رقم طیاروں کے ذریعےتہران بھیجی گئی،یہ اتنی بڑی رقم تھی کہ جب وہ وہاں پہنچی تو ایرانی خود بھی نہیں جانتےتھےکہ اس کا کیا کریں،ایرانیوں نےاس طرح پیسے کبھی نہیں دیکھے تھےاور نہ ہی آئندہ کبھی دیکھیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو سب سے آسان شکار مل گیا تھا جو ایک کمزور اور نادان امریکی صدر کی صورت میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اوباما امریکا کےلیڈرکےطور پرایک تباہی تھےلیکن سلیپی جوبائیڈن جتنا برا نہیں تھے،47 برسوں سے ایرانی ہمیں مسلسل الجھاتے اور انتظار کرواتے رہے ہیں،ایران نےحال ہی میں 42 ہزار بےگناہ اور غیر مسلح مظاہرین کو ہلاک کیا۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے ان کا یورینیم حاصل کریں گے، ہوسکتا ہے ایران میں دوبارہ حملے کرنے پڑیں۔
ایران نے یورینیم افزودگی عارضی
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کی تجاویز پر امریکا کو بھجوا ئے گئے جواب میں یورینیم افزودگی عارضی طورپرروکنے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق تاہم ایران نے امریکا کا 20 سال تک یورینیم افزودہ نہ کرنے کا مطالبہ مستردکردیا ہے ۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران نے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز مرحلہ وار کھولنے کی تجویز دی ہے جبکہ ساتھ ہی ایران نے امریکی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران نے جوہری معاملات پر آئندہ 30 روز میں مذاکرات کی تجویز دی ہے البتہ ایران نے جوہری تنصیبات ختم کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ایرانی سرکاری ذرائع نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ ایرانی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری مواد سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کے اہم نکات غلط ہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق جواب کا اصل متن تھا کہ تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی کی جائے، ایران پر دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت مانگی گئی ہے ۔ امریکا سے تیل برآمدات سمیت تمام پابندیاں ختم کرنے کامطالبہ کیا گیاہے ۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پردستخط ہوتے ہی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کامطالبہ کیا گیا۔ ایران نے جواب میں تمام منجمد اثاثے بحال کرنے کامطالبہ بھی کیا ۔
جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ ہے کہ جنگ کے خاتمے کی امریکی تجویز پر ایران کا جواب پاکستان کے ذریعے امریکا کو موصول ہوگیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز کا تفصیلی جواب بھجوا دیا ہے۔ امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی،البتہ ایران نے امریکا کا 20 سال تک یورینیم افزدوہ نہ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران نے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز مرحلہ وار کھولنے کی تجویز دی ہے اور امریکی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری معاملات پر آئندہ 30 روز میں مذاکرات کی تجویز دی ہے جبکہ ایران نے جوہری تنصیبات ختم کرنے کا امریکی مطالبہ بھی مسترد کر دیا ہے۔
جوہری مواد سے متعلق امریکی اخبار کی
ایرانی باخبر ذرائع نے ایرانی سرکاری خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر ایران کے جواب سے متعلق رپورٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری مواد سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کے اہم نکات غلط ہیں۔ ذرائع کے مطابق جواب کا اصل متن تھا کہ تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی کی جائے، ایران پر مستبقل میں دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت مانگی گئی۔ ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا سے تیل برآمدات سمیت تمام پابندیاں ختم کرنے کامطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی،البتہ ایران نے امریکا کا 20 سال تک یورینیم افزدوہ نہ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
ایران نے جنگ کے خاتمے کی
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے امریکی تجاویزکو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی تجاویز ٹرمپ کے حد سے زیادہ مطالبوں کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی تجاویز میں امریکا کو جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب کا اصل متن تھا کہ تمام محاذوں پر فوری جنگ بندی کی جائے، ایران پر مستبقل میں دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت مانگی گئی۔ ایرانی خبرایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا سے تیل برآمدات سمیت تمام پابندیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ایران کی جانب سے معاہدے پر دستخط ہوتے ہی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کامطالبہ کیا گیا اور ایران نے جواب میں تمام منجمد اثاثے بحال کرنے کامطالبہ کیا ۔
یوکرین تنازع اپنے اختتام کی
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یوکرین تنازع ختم ہونے والا ہے، امید ہے ایران تنازع جلد از جلد ختم ہو جائے گا۔ روسی صدر نے کہا روس چین کے ساتھ اہم گیس اور تیل کے معاہدے کے قریب ہے، بولے سلوواکیہ کےوزیراعظم نے بتایا کہ یوکرینی صدرزیلینسکی ذاتی طور پر مجھ سےملاقات کیلئے تیار ہیں، امن معاہدہ طے پانے پر ہم تیسرے ملک میں ملاقات کر سکتے ہیں۔ دنیایوکرین تنازع اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، روسی صدر یوکرین تنازع اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، روسی صدر فوٹو: فائل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یوکرین تنازع ختم ہونے والا ہے، امید ہے ایران تنازع جلد از جلد ختم ہو جائے گا۔ روسی صدر نے کہا روس چین کے ساتھ اہم گیس اور تیل کے معاہدے کے قریب ہے، بولے سلوواکیہ کےوزیراعظم نے بتایا کہ یوکرینی صدرزیلینسکی ذاتی طور پر مجھ سےملاقات کیلئے تیار ہیں، امن معاہدہ طے پانے پر ہم تیسرے ملک میں ملاقات کر سکتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی طے پانے کا اعلان کر دیا انہوں نے بات چیت میں سہولت کاری کیلئے امریکا کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ روس اور یوکرین کا معاملہ ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 9، 10 اور 11 مئی کو جنگ بندی رہے گی، اس دوران روس اور یوکرین دونوں ملکوں میں یومِ فتح کی تقریبات ہوں گی ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے لکھا جنگ بندی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی ہوگا ۔
اسرائیل کی جنوبی لبنان میں
جنوبی لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 24 افراد شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضا اور زمین سے کارروائیاں تیز کردی ہیں، اسرائیل نے لبنان کے 9 دیہات خالی کرنے کی وارننگ کے بعد حملے کیے، جس کے نتیجے میں24 لبنانی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے بھی قابض اسرائیلی فوجیوں پر جنوبی لبنان اور اسرائیل میں حملے کیے۔ اس کے ساتھ ہی حزب اللہ نے ڈرون حملے سے بچنے کے لیے ٹینک سے چھلانگ لگاتے اور عمارت کے اندر بھاگتے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
اسرائیلی قابضین نے دفن کی
اسرائیلی قابضین نے فلسطینی خاندان کو دفن کی گئی میت کو واپس نکالنے اور دوسرے مقام پر منتقل کرنے پر مجبور کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں پیش آیا۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے “فلسطینیوں کو غیر انسانی سمجھنے” کے ایک وسیع تر رجحان کا حصہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
روس بحیرہ کیسپیئن ک
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق روس بحیرہ کیسپیئن کے راستے ایران کو ڈرونز کے پرزے فراہم کررہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ تجارتی راہداری ایران کو امریکا اور اسرائیل کی حالیہ بمباری کے بعد اپنی فوجی صلاحیتیں دوبارہ بحال کرنے میں مدد دے رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے ڈرونز کی ترسیل سے ایران جلد ہی اپنے ڈرون ذخائر دوبارہ بحال کر سکتا ہے جن کا تقریباً 60 فیصد حصہ حالیہ جنگ کے دوران ختم ہو گیا تھا۔ بحیرہ کیسپیئن روس اور ایران کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کی زمینی سرحد نہیں ملتی تاہم اس وسیع سمندر کے ساتھ دونوں کی طویل ساحلی پٹی موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ راستہ روس اور ایران کو امریکا یا دیگر ممالک کی جانب سے پابندیوں سے بچتے ہوئے تجارت کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق روس اب وہ سامان بھی بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے ایران بھیج رہا ہے جو عام طور پر آبنائے ہرمز سے گزرتا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے منتقل کیے جانے والے سامان میں اناج، جانوروں کی خوراک اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش شامل ہیں۔
اسرائیل نے ایران پر حملوں
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے عراق کے صحرائی علاقے میں ایک خفیہ فوجی اڈہ قائم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس خفیہ اڈے پر اسرائیلی اسپیشل فورسز تعینات تھیں جبکہ یہ اسرائیلی فضائیہ کے لیے لاجسٹک مرکز کے طور پر بھی استعمال ہو رہا تھا۔ اخبار کے مطابق اڈے پر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی موجود تھیں تاکہ کسی اسرائیلی پائلٹ کے طیارہ گرنے کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے آغاز میں عراقی فوج اس اڈے کے قریب پہنچ گئی تھی، تاہم اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر فضائی حملے کرکے عراقی اہلکاروں کو دور رکھا تاکہ اڈے کا راز فاش نہ ہو۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے روس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی طے پانے کا اعلان کردیا ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 9، 10 اور 11 مئی کو جنگ بندی رہے گی ۔ اس دوران روس اور یوکرین دونوں ملکوں میں یومِ فتح کی تقریبات ہوں گی ۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ دن دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے ، جس میں یوکرین اور روس ساتھ تھے ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے لکھا ہے کہ جنگ بندی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ بھی ہوگا ۔ ٹرمپ کے مطابق اس جنگ بندی کی درخواست انہوں نے کی تھی جس سے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی دونوں نے اتفاق کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی دونوں ملکوں کے درمیان طویل جنگ کے خاتمے کی ابتدا ہو گی۔ روس یوکرین تنازعے کے حل کے لی مذاکرات جاری ہیں اور ہم روز بروز اس جنگ کے خاتمے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
ایران کے جزیرے خارگ
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی سیٹیلائٹ تصاویر پر مبنی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے جزیرہ خارگ سے تیل کے اخراج کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران کے تیل کی برآمد کے اہم ٹرمینل سے جزیرہ خارگ کے ساحل پر تیل پھیل رہا ہے تاہم فوری طور پر تیل کے اخراج کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تیل کے اخراج پر نظر رکھنے والے Orbital EOS کے مطابق تیل 52 مربع کلومیٹر سعودی عرب کے پانیوں کی طرف پھیلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ جزیرہ خارگ میں ایران کا سب سے بڑا آئل ٹرمینل، آئل پائپ لائنز، اسٹوریج ٹینک اور متعلقہ انفرااسٹرکچر قائم ہے۔
آبنائے ہرمز کیلئے قانونی
ایرانی رہنما ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے ایک قانونی بل تیار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی مجلس کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی مجلس کی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی یہ بل اوپن سیشن میں فوری منظور کرلیا جائے گا۔ ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ ایرانی شورائے نگہبان کی منظوری کے بعد یہ بل قانون بن جائے گا۔
آبنائے ہرمز پر کنٹرول ایٹم بم جیسی
ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کو ایٹم بم جیسی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس اہم اسٹریٹجک برتری سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں محمد مخبر نے کہا کہ ایران نے طویل عرصے تک آبنائے ہرمز میں اپنی جغرافیائی برتری کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا ’آبنائے ہرمز ایک ایسا موقع ہے جو ایٹم بم جتنا قیمتی ہے۔ ایک ایسا مقام پر کنٹرول ہونا جہاں ایک فیصلے سے عالمی معیشت پر اثر ڈالا جا سکے، بہت بڑی طاقت ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس جنگ کے حاصل کردہ فوائد سے دستبردار نہیں ہوگا اور آبنائے ہرمز کے نظام کو تبدیل کرے گا خواہ ایسا بین الاقوامی قوانین کے ذریعے ہو یا پھر یکطرفہ طور پر۔
قطری وزیر اعظم کی امریکی نائب صدر سے
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے امریکی نائب صدر سے ملاقات کی جس میں مشرق وسطی کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستانی ثالثی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے تمام فریقین سے مذاکراتی عمل میں شامل ہونے اور مستقل امن اور علاقائی استحکام کے لیے جامع معاہدے کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکا ایران مذاکرات اگلے ہفتے
امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں بحال ہو سکتے ہیں۔ دی وال اسٹریٹ جرنل نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں فریق ثالثی کردار ادا کرنے والوں کے ساتھ مل کر ایک ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (MoU) تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس میں ایک ماہ پر محیط مذاکرات کا فریم ورک طے کیا جائے گا، جن کا مقصد جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسودے میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کسی تیسرے ملک منتقل کرنے جیسے معاملات پر گفتگو شامل ہے۔ تاہم، خبر میں کہا گیا ہے کہ اہم مسائل اب بھی حل طلب ہیں۔
امریکا اور اسرائیل کے مقاصد
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ آج صدر ٹرمپ بات کریں گے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، امریکا اور اسرائیل کے مقاصد مشترکہ ہیں، سب سے اہم مقصد افزودہ یورینیم ایران سے نکالنا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت کو ختم کرنا بھی ہمارا مقصد ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں۔ یہ بہت ممکن ہے کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں
ایران نے آبنائے ہرمز میں موجود تجارتی بحری جہازوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کی بندرگاہیں آبنائے ہرمز اور خطے کے دیگر سمندری راستوں میں تجارتی جہازوں کو بحری خدمات اور معاونت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ ملک کی بندرگاہیں تجارتی جہازوں کو بحری خدمات، تکنیکی معاونت اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی فوج کے “پروجیکٹ فریڈم” آپریشن کو روک دیا ہے۔
فرانسیسی صدر کا ایرانی صدر سے
فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے یواےای میں شہری انفراسٹرکچر پر حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسعود پزشکیان سے جہازوں پر بلاجواز حملوں پر بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، تمام فریقین کو آبنائے ہرمزکی ناکا بندی ختم کرنی چاہیے۔ فرانسیسی صدر نے بتایا کہ ایرانی صدر کو برطانیہ اور فرانس کی تجویز کردہ کثیرالملکی مشن میں شمولیت کی پیشکش کی۔ صدر میکرون کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے کا بھی خواہاں ہوں۔
ایران کیساتھ جنگ جلد ختم
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے جلد خاتمے کی پیش گوئی کی ہے۔ رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے پارٹی حامیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران جنگ جلد ختم ہوجائے گی ، جو چیزیں ہو رہی ہیں یہ ہم ایک اہم وجہ سے کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں رکھنے دے سکتے ، میرا خیال ہے کہ بہت سارے لوگ یہ بات سمجھ چکے ہیں، لوگ سمجھ چکے ہیں کہ جو ہم کررہے ہیں وہ ٹھیک ہے۔
ایران کی جانب سے امریکی تجاویز
امریکی ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر ثالثوں کو آج جواب دیے جانے کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ایران آج اپنا جواب ثالثوں کے حوالے کرے گا۔ اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران امریکی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی تجاویز اب سُکڑ کر ایک صفحے تک محدود رہ گئی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول 28 فروری کو شروع ہوئی جنگ جسے امریکا نے آپریشن ایپک فیوری کا نام دیا تھا، اب ختم ہوچکی ہے۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کردی۔ حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کو جنوبی لبنان کے علاقے البیاضہ میں یکم مئی کو نشانہ بنایا گیا۔
جنگ بندی کیلئے امریکا
عرب ٹی وی الجزیرہ نے واشنگٹن سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی کے لیے واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان اس وقت مذاکرات جاری ہیں، تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے، ریڈلائنز پر بات ہو رہی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق امریکی بضد ہیں کہ وہ کسی اور نکتے سے پہلے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی چاہتے ہیں کہ پہلے ایرانی سمندروں کی ناکا بندی ختم ہو۔ رپورٹ کے مطابق جہاں ان مذاکرات کے آگے بڑھنے کا امکان بہت روشن ہے، وہیں یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ کسی ایک واقعے کو لے کر تنازع پھر بڑھ سکتا ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران جہازوں کی آمد و رفت کو منظم کرنے کے لیے ایک نیا طریقۂ کار متعارف کرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس نظام کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہش مند جہازوں کو فارسی خلیج اسٹریٹ اتھارٹی (PGSA) سے منسلک ایک ای میل ایڈریس سے پیغام موصول ہوگا جس میں آمد و رفت کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد جہازوں کو ان ضوابط پر عمل کرنا لازم ہوگا، جس کے بعد ہی انہیں گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک پر اپنا کنٹرول سخت کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ اور بحری رسائی کے حوالے سے متضاد اقدامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
جاری تصادم کے باعث آبنائے
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ جاری تصادم کے باعث آبنائے ہرمز میں 10 سویلین سیلر ہلاک ہوئے۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکی فورسز کے لیے خطرہ بننے والےڈرون اور بوٹس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت بڑھانے کیلئے تعیناتیاں کررہا ہے ۔ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔جیرڈ کشنر اور وٹکوف مذاکرات پر کام کررہےہیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام کے پاس رجیم کے خلاف لڑنے کی صلاحیت ہو۔ آپریشن ایپک فیوری مکمل کر لیا گیا ہے۔آپریشن ایپک فیوری کے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔
ہم مسلمان صرف اللہ تعالیٰ کے
امریکا کی جانب سے ایران سے ہتھیار ڈالنے کے مطالبے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم مسلمان صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں، اللہ کے سوا کوئی دوسرا ہمیں مغلوب یا مجبور نہیں کر سکتا۔ ایرانی صدر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہا عراقی وزیر اعظم سے کہا کہ امریکا کو مشورہ دیں کہ طاقت کے استعمال کی دھمکیاں واپس لے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اخلاق کے بغیر طاقت کھوکھلی ہے ، آج کی دنیا میں افراتفری، جبر، ناانصافی اور لاقانونیت ہے ، یہ سیاست کو طاقت تک محدود کرنے کا نتیجہ ہے۔
ٹرمپ کا پاکستان اور دیگر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی آپریشن( پروجیکٹ فریڈم) کو عارضی طور پر کچھ عرصے کے لیے روکنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی فوجی آپریشن“پروجیکٹ فریڈم” امریکی بحریہ کی جانب سے شروع کیا گیا تھا تاکہ بند آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ملکوں کی درخواست پر اور ایران کے خلاف ہماری شان دار فوجی کامیابی کے بعد اور اس حقیقت کے پیش نظر کہ ایران کے نمائندوں کے ساتھ ایک مکمل اور حتمی معاہدے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران نے دوطرفہ طور پر یہ اتفاق کیا ہے کہ امریکا اپنا پروجیکٹ فریڈم روک رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت ممکن بنائی جانا تھا۔
آبنائے ہرمز میں مال بردار
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ برطانوی بحری ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنزکے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک واقعے کی رپورٹ ملی ہے جس میں ایک کارگو جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام جہازوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
امریکی صدر کے دورہ چین
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ دورہ کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی تازہ صورتحال ، علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین سے ایک ہفتہ قبل چین پہنچے ہیں ۔
ٹرمپ کا پروجیکٹ فریڈم عارضی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ یو اے ای مربن خام تیل 106 ڈالر، ڈبلیو ٹی آئی 100.6 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
آج بھی خود کو ایسا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتے تھے۔ واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتا چل جاتا ہے جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتا چل جاتا تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتے تھے۔ امریکی صدر نے دورہ چین کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہو گئے ۔
امریکا کی طرف سے پاکستان
امریکا کی طرف سے پاکستان منتقل کیے گئے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 15 ارکان کو ایران کے حوالے کردیا گیا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عملے کے ارکان پیر کو سیستان اور بلوچستان کے رمدان بارڈر ٹرمینل کےذریعے ایران کی حدود میں داخل ہوئے۔ امریکا نے ایران کے ساتھ اعتماد سازی کے طورپر قبضے میں لیے گئے جہاز " توسکا " کے 22 ارکان پاکستان کے حوالے کیے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ایرانی جہاز توسکاکو امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی پر امریکی حکام کی طرف سے تحویل میں لیا گیا تھا۔
سعودی عرب کی خطے کی
ریاض: سعودی عرب نے خطے کی موجودہ صورتحال میں فریقین سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں خطے میں جاری موجودہ فوجی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے زور دیا ہے کہ کشیدگی میں کمی لائی جائے، مزید اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے اور تحمل و بردباری کا مظاہرہ کیا جائے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کی گئی ہے تاکہ ایک ایسا سیاسی حل نکالا جا سکے جو خطے کو مزید تناؤ کی طرف جانے سے روکے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں مزید تناؤ سے سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے اور یہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کی اہمیت پر بھی زوردیا۔ اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور یو اے ای کو نشانہ بنانے والے بلاجواز ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔ سعودی ولی عہد نے یو اے ای کی سلامتی اور استحکام کے دفاع میں ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
ایران جنگ 2027 تک جاری
آئی ایم ایف نے ایران جنگ 2027 تک چلنے اور تیل کی قیمتیں 125 ڈالر بیرل تک ہونے کی صورت میں حالات مزید بدتر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ایک بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی پہلے کی گئی پیش گوئی موجودہ حالات کی مناسبت سے درست نہیں۔ انہوں نے بتایا آئی ایم ایف نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ عالمی اقتصادی ترقی میں سست روی اور مہنگائی میں معمولی اضافے کا باعث بنے گی۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی جنگ 2027 تک جاری رہی اور تیل کی قیمتیں 125 ڈالر رہیں تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ہیں۔
ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی۔ واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتا چل جاتا ہے جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتا چل جاتا تھا۔ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتا ہوں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتا تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں ، چین کا دورہ اہم ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی ، ویت نام میں ہم نے 19 سال گزارے، کوریا میں 7 سال گزارے، اب ایران کے معاملے میں لوگ کہتے ہیں کہ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے 159 جہاز ڈبو دیے، میری تو خواہش تھی کہ ان پر قبضہ کیا جاتا۔ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہو گئے۔
پاکستان کی کوششوں کے باعث
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔ عباس عراقچی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دوران امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔ ان کا کہان تھا کہ امریکا کا پروجیکٹ فریڈم، دراصل پراجیکٹ ڈیڈ لاک ہے۔
سعودی ولی عہد کا اماراتی صدر
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ایران کے بلاجواز حملے کی مذمت کی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ سعودی وعلی عہد نے یو اے ای کو نشانہ بنانے والے بلاجواز ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔ اس کے علاوہ سعودی ولی عہد نے یو اے ای کی سلامتی اور استحکام کے دفاع میں ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
8 سے 9 سال برسر اقتدار رہوں گا
امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ وہ اگلے 8 سے 9 سال برسراقتدار رہیں گے۔ چھوٹے کاروباری افراد سے خطاب میں کاروباری افراد کے لیے ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے از راہ مزاق کہا کہ جب وہ8 یا 9 سال بعد اقتدار چھوڑیں گے تو وہ خود بھی اس ٹیکس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
آبنائے ہرمز میں 2 سویلین کشتیوں
ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز میں ناکام آپریشن کے دوران امریکی فوجی حملے میں 5 شہری شہید ہو گئے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پیر کے روز آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی جانب سے جن 6 ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا، وہ پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نہیں تھیں بلکہ سویلین کشتیاں تھیں جو سامان اور مسافروں کو لے جا رہی تھیں۔ اس حملے میں 5 افراد شہیدہو گئے۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کو ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ امریکی رپورٹس کے بعد ایرانی حکام نے تحقیقات کیں، جن سے یہ بات سامنے آئی کہ امریکی افواج نے 2 چھوٹی مال بردار کشتیوں پر حملہ کیا اور فائرنگ کی، جو شہریوں کو لے کر عمان کے ساحل پر واقع خصب سے ایرانی ساحل کی جانب جا رہی تھیں۔ فوجی اہلکار کے مطابق دشمن کا یہ عجلت پسند اور بھدا رویہ امریکی فوج کے اس شدید خوف اور ڈراؤنے خواب کا نتیجہ ہے جو پاسدارانِ انقلاب کی تیز رفتار کشتیوں کی کارروائیوں کے حوالے سے اسے لاحق ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز امریکی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کی 6 چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا اور ایران کی جانب سے داغے گئے کروز میزائلوں اور ڈرونز کو بھی مار گرایا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت بحال کرنے کے لیے جاری آپریشن کے دوران کی گئیں۔
ایران نے دشمن سے نمٹنے کیلئے
ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ائیرکرافٹ کیرِیئر کی آبنائے ہُرمُز کی طرف بڑھنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ ایک بیان میں کمانڈر ان چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران نے دشمن سے نمٹنے کے لیے کروز میزائل اور لڑاکا ڈرون تعینات کردیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی ائیرکرافٹ کیریئر سمجھتا ہے کہ وہ خفیہ رہ سکنے والے ریڈار کی مدد سے آبنائے ہُرمُز تک پہنچ جائے گا۔ لیکن انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ ایران کا جواب "فائر" ہوگا۔ ایرانی فوج کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایرانی فوج خلیج فارس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایرانی سمندروں کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا۔
کشیدگی کے باوجود 28 فروری
دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق28 فروری سے 30 اپریل کے دوران 32 ہزار سے زائد فلائٹس کی آمد و روانگی ہوئی، 2 لاکھ 13 ہزار ٹن کارگو بھی دبئی ایئرپورٹ نے ہینڈل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بحران کے باوجود عالمی پروازیں جاری رکھی گئیں اور اس دوران 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا۔ دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایک کروڑ 86 لاکھ مسافر نے دبئی ایئرپورٹ استعمال کیا تاہم گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی مقابلے میں مسافروں کی تعداد کم رہی۔ ائیرپورٹ حکام نے مزید بتایا کہ علاقائی کشیدگی کے باعث مسافروں کی تعداد میں عارضی کمی رہی، دبئی کے دوسرے فضائی ایوی ایشن کے مرکز المکتوم ائیرپورٹ پر ترقیاتی کام جاری رہا۔
امریکی وزیر خزانہ کی تیل کی
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی کردی۔ امریکی چینل کو دیےگئے انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ جنگ کے بعد توانائی کی قیمتیں بہت کم ہونی چاہئیں۔ انہوں نے مستقبل میں مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی توانائی برآمدات اب بلند سطح پر ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ امریکی توانائی برآمدات کو صرف انفرا اسٹرکچر کی کمی روک رہی ہے، امریکا توانائی کی منڈیوں میں بڑا فاتح ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے مزید جہاز گزرتے دیکھے تو حیرانی نہیں ہوگی، ایران کو جہازوں سے ٹول وصول کرنے کی کوششوں سے زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا۔ اسکاٹ بیسنٹ نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے صدر کے ساتھ آئندہ ملاقات میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔
امریکی قبضے میں لیے گئے
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جہاز کی پاکستان کو حوالگی ایران کو واپسی کے لیے کی گئی ہے، امریکی حکام نے ایم وی توکسا کے عملے کے 22 افراد کو پاکستان حوالے کیا۔ امریکی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا، توسکاکو امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی پر امریکی حکام کی طرف سے تحویل میں لیا گیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو اب مالک کی تحویل میں دیا جا رہا ہے۔
اختلاف کے باوجود امریکا
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد میں امریکا سب سے اہم شراکت دار ہے، جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا ایران معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اختلاف رائے کے باوجود امریکا نیٹو اتحاد میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اُدھر جرمن وزارت اقتصادیات نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ ہفتے یورپی یونین کی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان پر امریکا سے مذاکرات جاری ہیں ۔ جرمن وزارت اقتصادیات نے مزید کہا کہ اس معاملے پر یورپی کمیشن سے بھی رابطے میں ہیں۔
کشیدگی کے باوجود 28 فروری
دبئی: 28 فروری سے 30 اپریل تک 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا۔ دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق28 فروری سے 30 اپریل کے دوران 32 ہزار سے زائد فلائٹس کی آمد و روانگی ہوئی، 2 لاکھ 13 ہزار ٹن کارگو بھی دبئی ایئرپورٹ نے ہینڈل کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بحران کے باوجود عالمی پروازیں جاری رکھی گئیں اور اس دوران 60 لاکھ مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ استعمال کیا۔ دبئی ائیرپورٹ حکام کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایک کروڑ 86 لاکھ مسافر نے دبئی ایئرپورٹ استعمال کیا تاہم گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی مقابلے میں مسافروں کی تعداد کم رہی۔ ائیرپورٹ حکام نے مزید بتایا کہ علاقائی کشیدگی کے باعث مسافروں کی تعداد میں عارضی کمی رہی، دبئی کے دوسرے فضائی ایوی ایشن کے مرکز المکتوم ائیرپورٹ پر ترقیاتی کام جاری رہا۔
صدر ٹرمپ کو ناممکن
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناممکن جنگ یا خراب ڈیل میں سےکسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے ایران نے امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے مستقل خاتمے کے لیے جامع تجویز پیش کی ہے، امریکا اس معاملے سے نکلنے کیلئے فیس سیونگ چاہتا ہے، ایران نےاس تجویزکے ذریعے معاملہ دوبارہ ٹرمپ کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ایران نے پینٹاگون کو ناکا بندی سے متعلق ڈیڈلائن دی ہے، چین، روس اور یورپ کا واشنگٹن کے خلاف لہجہ بدل رہا ہے، امریکا کے فیصلے کرنے کی گنجائش محدود ہوگئی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آج سے امریکا آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں ٹرمپ کو نکالنے میں مدد کرے گا، ایران کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی قبضے میں لیے گئے
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز اور عملے کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جہاز کی پاکستان کو حوالگی ایران کو واپسی کے لیے کی گئی ہے، امریکی حکام نے ایم وی توکسا کے عملے کے 22 افراد کو پاکستان حوالے کیا۔ امریکی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا، توسکاکو امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی پر امریکی حکام کی طرف سے تحویل میں لیا گیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو اب مالک کی تحویل میں دیا جا رہا ہے۔
ایران کے قریب بحری جہاز پر چھوٹی
برطانوی میری ٹائم ایجنسی یو کے ایم ٹی او کے مطابق ایک بلک کیریئر جہاز پر ایران کے قریب متعدد چھوٹی کشتیوں نے حملہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق جہاز اتوار کے روز ایران کے شہر سیریک کے مغرب میں تقریباً 11 بحری میل کے فاصلے پر شمال کی جانب سفر کر رہا تھا کہ اسے نشانہ بنایا گیا۔ یو کے ایم ٹی او کے مطابق اس واقعے میں جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔
امریکا اپنی افواج اور بحری جہازوں
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی افواج اور طیارہ بردار جہازوں کے قبرستان کے لیے تیار رہے۔ محسن رضائی نے امریکا کو دنیا کا واحد بحری قزاق قرار دیا جو طیارہ بردار جہازوں سے لیس ہے۔ انہوں نے کہا ’قزاقوں کا مقابلہ کرنے کی ہماری صلاحیت، جنگی جہازوں کو ڈبونے کی صلاحیت سے کم نہیں‘۔ محصن رضائی نے اصفہان میں چھوڑے گئے امریکی طیاروں کے ملبے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے فوجیوں اوربحری جہازوں کے قبرستان کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار رہے۔
امریکا نے پاکستان کے ذریعے
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کی 14 نکاتی تجاویز کا جواب دیا ہے. ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہےکہ ایران امریکا کےجواب کا جائزہ لےرہاہے۔ اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران کا 14 نکاتی منصوبہ خاص طور پرجنگ کے خاتمے سے جڑا ہے، ایرانی نکات کے تحت اس مرحلے میں جوہری مذاکرات شامل نہیں۔
چین نے امریکا کی طرف سے
چین نے امریکا کی طرف سے پانچ چینی آئل ریفائنریز پر عائد پابندیاں مسترد کر دیں۔ چین نے ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک پانچ چینی آئل ریفائنریز پر عائد امریکی پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین اور تعلقات کی خلاف ورزی ہیں، امریکا ان کمپنیوں پر عائد پابندیوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرسکتا۔ خیال رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے چین کی پانچ آئل ریفائنریز پر اربوں ڈالر کا ایرانی تیل خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کی تھی۔
دبئی میں پراپرٹی لین دین
دبئی میں گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں پراپرٹی لین دین میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، اپریل میں دبئی کی پراپرٹی لین دین 68 ارب 56 کروڑ درہم تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی کی وجہ غیرملکی سرمایہ کاری اور مانگ میں اضافہ ہے۔ واضح رہے اس سے قبل دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے جائیداد خریدنے پر 2 سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش کی جاچکی ہے۔
امریکا کیساتھ دوبارہ جنگ
ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے بریگیڈیئر جنرل سردار جعفر اسدی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑنے کے خدشات ہیں ، مسلح افواج کسی بھی نئی امریکی مہم جوئی کے لیے تیار ہیں۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق بریگیڈیئر جنرل سردار جعفر اسدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شواہد سے ظاہر ہے کہ امریکا کسی معاہدے کی پاس داری نہیں کرتا۔ انہوں نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ تنازعہ کا امکان موجود ہے۔ نہ صرف ایرانی مسلح افواج اور عوام ، بلکہ وہ سیاسی گروہ بھی ، جن میں کبھی کبھی اختلاف رائے ہوتا تھا ، آج متحد ہیں ۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کی مذاکراتی پیشکش سے مطمئن نہیں ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے جمعرات کی شام اپنی نئی مسودہ تجویز پاکستان کو دی تھی، تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ ہفتے کو ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تہران میں سفارتکاروں کو بتایا کہ فیصلہ اب امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے یا تصادم کا راستہ جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ایران “دونوں راستوں کے لیے تیار ہے۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل
اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری کی گئی جس میں کئی گھر تباہ ہوئے اور 3 افراد شہید ہوگئے۔ 17 اپریل کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے لبنان پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جبل ریحان، بصلایا اور جزین کے علاقے السريرة پر حملے کیے۔ لبنانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ السمعیہ میں مسجد کے قریب بھی اسرائیلی حملہ رپورٹ ہوا جبکہ بنت جبیل کے برج قلاویہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ اور گولہ باری کی گئی۔ لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق سرحدی گاؤں خیام میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر شوکین پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید ہوئے۔ لبنان کےضلع نبطیہ میں بھی اسرائیلی بمباری سے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ القنطرہ میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ لبنان میں 2 ماہ کےدوران اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 2659 ہوگئی۔
مجھے ایران کی تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے، آبنائے ہرمز کی ناکا بندی انتہائی دوستانہ ہے۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایران سے ڈیل کی تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے، مجھے اس تجویز کے اصل الفاظ سے جلد آگاہ کیا جائے گا، جلد ہی جائزہ لوں گا، یہ سوچ نہیں سکتا کہ ایران کی تجاویز قابل قبول ہوں گی۔ امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی۔ ایران پر دوباہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں، ہماری ایران کی ناکابندی ایک دوستانہ ناکابندی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ جرمنی سے 5ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکاروں کو نکال رہے ہیں۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نےکہا تھا کہ وہ ایران سے متعلق صورتحال پر خوش نہیں، نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے ایران کی موجودہ قیادت کو کنفیوژڈ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ان میں آپس میں اتحاد نہیں ہے، ایرانی قیادت میں کوئی کچھ کہتا ہے، کوئی کچھ، ایرانیوں کو یہ بھی آئیڈیا نہیں کہ ان کی قیادت کس کے پاس ہے۔
فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے نئی تجویز پاکستان کے حوالے کی ہے، اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے یا کشیدگی کو جاری رکھے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں غیر ملکی سفیروں کو مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران ہمیشہ قومی مفاد کی بنیاد پر سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے ، تاہم ایران اپنے عوام اور سرزمین کے دفاع کے لیے ہر قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ ایران نے حال ہی میں اپنی تجویز پاکستان کے حوالے کی ہے، جس کا مقصد اس جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنا ہے، اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ اختیار کرے یا کشیدگی کو جاری رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران دونوں صورتوں کے لیے تیار ہے تاکہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کا تحفظ کر سکے، تاہم امریکا کے حوالے سے ایران کا عدم اعتماد برقرار رہےگا کیونکہ اس نے سفارت کاری کے دوران “دھوکہ دہی” کی ہے۔
ایران کا آبنائے ہرمز کے انتظام
ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی کا کہنا ہے کہ ایک نیا قانون تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت اسرائیلی جہازوں کو کسی بھی وقت آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قطری میڈیا کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجوزہ بل کے تحت دشمن ممالک کے جہازوں کو اس وقت تک آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک وہ جنگی ہرجانہ ادا نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے جہاز ایران سے پیشگی اجازت اور منظوری حاصل کرنے کے بعد گزر سکیں گے۔
مجھے ایران کی تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں ،جلد ہی جائزہ لوں گا۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایران سے ڈیل کی تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے، مجھے اس تجویز کے اصل الفاظ سے جلد آگاہ کیا جائے گا، جلد ہی جائزہ لوں گا، یہ سوچ نہیں سکتا کہ ایران کی تجاویز قابل قبول ہوں گی۔
ٹرمپ نے ایرانی بحری جہازوں پر
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ٹرمپ نے ایرانی بحری جہازوں پر غیر قانونی قبضے کو قزاقی قرار دیا ہے اور کھلے عام کہا ہے کہ ہم قزاقوں کی طرح کا رویّہ اپنائے ہوئے ہیں۔ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ یہ کوئی زبان کی لڑکھڑاہٹ نہیں تھی۔ یہ ان اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا کھلا اور افسوس ناک اعتراف تھا جو امریکا بین الاقوامی بحری سفر کے خلاف کر رہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ عالمی قانون کی ایسی کھلی خلاف ورزیوں کو معمول بنانے کو سختی سے مسترد کر دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکا بندی میں امریکی بحریہ قزاقوں جیسا کردار ادا کر رہی ہے۔
امریکا کے 61 فیصد عوام نے
61 فیصد امریکیوں نے ایران کے خلاف امریکی جارحیت کو غلطی قرار دیدیا۔ واشنگٹن پوسٹ ، اے بی سی نیوز اور ایپسوس کی جانب سے جاری کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ 61 فیصد امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ ایران پر حملہ ایک غلط فیصلہ تھا، جبکہ صرف 36 فیصد نے اس اقدام کی حمایت کی۔ سروے میں 90 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد آزاد افراد نے جنگ مخالف رائے دی، ری پبلکن پارٹی کے 19 فیصد افراد نے بھی جنگ کو غلطی قرار دیا۔ سروے میں اس سوال پر کہ امریکا کا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے، ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ 48 فیصد نے کہاکہ امریکا کو ایران کے ساتھ امن معاہدہ کرلینا چاہیے چاہے وہ کوئی بری ڈیل ہی کیوں نہ ہو جبکہ 46 فیصد نے کہا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ اچھی ڈیل کے لیے دباؤ بڑھانا چاہیے چاہے اس کے لیے دوبارہ فوجی کارروائی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔ اس سے پہلے مئی 2006 میں اسی قسم کے ایک پول میں 59 فیصد امریکیوں نے عراق کے ساتھ امریکی جنگ کو غلطی کہا تھا، 1971 میں کیے گئے گیلپ سروے میں ہر 10 میں سے 6 امریکیوں نے ویتنام جنگ کو غلطی قرار دیا تھا۔
ٹرمپ کا مقاصد کے حصول تک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری تنازع سے جلد باہر نہ نکلنے کا اعلان کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقاصد کے حصول تک تنازع سے نہیں نکل سکتےکیونکہ اس سے مسئلہ چند سالوں بعد دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر ایران کو نہ روکتے تو اسرائیل اور یورپ کے پرزے پرزے کیے جاچکے ہوتے۔ امریکی صدر نے فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس بحریہ، فضائیہ اور کوئی قیادت نہیں رہی، ایران کی قیادت باقی نہ رہنے پر افسوس ہے، وہ بہت اچھے لوگ تھے، ایران کی پہلے اور دوسرے درجےکی قیادت ماری جا چکی، یہ برے لوگ تھے، انہوں نے 45 ہزار مظاہرین کو ہلاک کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ایران سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتا جب تک وہاں کام مکمل نہ ہو جائے، ایران سے متعلق یہ کام پچھلے صدور کے دور میں کر دینا چا ہیے تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے 400 بحری جہاز کھڑے ہیں، یہ جہاز وہاں سے نکل آئے تو ایندھن کی قیمتیں بہت کم ہو جائیں گی۔ فلوریڈا میں عشایئے سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ایسا ملک ہے جس کی قیادت کے لیے بھی کوئی تیار نہیں۔ ٹرمپ بولے ہم نے ویت نام میں 19 سال گزارے، عراق میں 12 سال گزارے، ایران میں صرف 6ہفتے گزارے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے؟
امریکا: مڈٹرم الیکشن سے قبل
امریکا میں2026 کے مڈٹرم انتخابات سے قبل سیاسی اور آئینی سطح پر کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو انتخابی نظام کے مستقبل پر دور رس اثرات رکھنے والا اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ میں امریکی شہری فلپ کیلائس اور دیگر شہریوں نے ریاست لوزیانہ کیخلاف نسل پرستانہ بنیادوں پر نیا حلقہ قائم کرنے پرکیس دائر کیا تھا جو لوزیانا بخلاف کیلائس کے نام سے مشہور ہوا، عدالت نے کیس میں 6 کے مقابلے میں 3 کی اکثریت سے فیصلہ دیتے ہوئے لوزیانا میں پارلیمنٹ کے نئے انتخابی حلقے کو کالعدم قرار دے دیا۔ اس حلقے میں ایک نیا اکثریتی سیاہ فام حلقہ شامل کیا گیا تھا، جسے نچلی عدالت نے پہلے ہی امتیازی قرار دیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ یہ حلقہ بندی غیر آئینی اور نسلی بنیادوں پراور اقلیتوں کی نمائندگی کو کم کرنے کے زمرے میں آتی ہے۔ عدالت کے مطابق انتخابی حلقہ بندیوں میں نسل پرستی کے استعمال کی حد آئینی طور پر محدود ہے اور ریاستیں اس بنیاد پر ایسے حلقے نہیں بنا سکتیں جو آئینی اصولوں سے متصادم ہو۔ فیصلے کے بعد ووٹنگ رائٹس ایکٹ، حلقہ بندیوں اور ووٹر حقوق سے متعلق بحث غیر معمولی شدت اختیار کر گئی ہے، جبکہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز ایک دوسرے پر انتخابی فائدے اور اثراندازی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انتخابی حلقہ بندی میں ممکنہ تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے ریپبلکنز کو انتخابی فائدہ دے سکتے ہیں، ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے ریپبلکنز کو انتخابی فائدہ دے سکتے ہیں،ڈیموکریٹس،فیصلہ نسلی اثرات سے پاک انتخابی نظام کی طرف قدم ہے۔ اس فیصلے کو انتخابی قانون سازی میں ایک اہم نظیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ریاستی سطح پر نئی حلقہ بندیوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے، قانونی جنگوں میں اضافہ ہوگیا، ووٹر رجسٹریشن اور انتخابی قوانین میں سختی پر سیاسی کشیدگی بھی بڑھ گئی ہے،ریاستی خودمختاری اور وفاقی عدالتی کردار پر نئی آئینی بحث شروع ہوگئی جبکہ انتخابی اثراندازی اور ووٹر دباؤ کے الزامات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ڈیموکریٹک حلقوں کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ بالواسطہ طور پر ریپبلکنز کو انتخابی فائدہ دے سکتا ہے، کیونکہ اس کے بعد ریاستوں کو حلقہ بندیوں میں زیادہ آزادی حاصل ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق اس سے کانگریس میں نشستوں کا موجودہ توازن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کی صورت میں ایوانِ نمائندگان میں طاقت کا توازن تبدیل ہو سکتا ہے، جس کے اثرات براہِ راست 2026 کے مڈٹرم نتائج پر پڑ سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے کئی ریاستوں میں انتخابی حلقہ بندی پر نظرثانی کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد مختلف ریاستوں میں مقدمات اور اپیلوں میں اضافہ متوقع ہے، کیونکہ انتخابی حلقہ سازی اب ایک شدید قانونی تنازع کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ ریپبلکن مؤقف کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ انتخابی نظام کو نسل پرستانہ اثرات سے پاک بنانے کی طرف ایک آئینی قدم ہے، جبکہ ڈیموکریٹس اسے انتخابی نمائندگی کے توازن کے لئے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ اسی دوران انتخابی قوانین اور ووٹر رجسٹریشن سے متعلق سختیوں پر بھی سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے، جس کے باعث انتخابی شفافیت اور ووٹر اعتماد ایک مرکزی بحث بن گئے ہیں۔ادھر مختلف رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی اداروں میں انتخابی سلامتی سے متعلق تبدیلیوں، نئی تقرریوں اور بعض تجربہ کار اہلکاروں کی برطرفی نے بھی خدشات کو بڑھایا ہے۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی، ایف بی آئی اور محکمہ انصاف میں انتخابی نگرانی کے شعبوں میں ردوبدل کے بعد غیر جانبداری پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ورجینیا میں بھی انتخابی حلقہ بندیوں پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں عدالت نے ریفرنڈم کے ذریعے منظور شدہ حلقہ بندی کے نفاذ کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ ریپبلکن نیشنل کمیٹی کی درخواست پر یہ فیصلہ سامنے آیا، جس کے بعد ریاستی حکومت نے اپیل کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی نیوی ایرانی بندرگاہوں کی
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکی نیوی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے لیے بحری قزاقوں جیسا کام کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امریکی و اسرائیلی جنگ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے لیے بحری قزاقوں جیسا کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ہم ایران کے جہازوں، گارکو اور تیل پر قبضہ کر رہے ہیں، یہ بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے، ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں لیکن ہم گیم نہیں کھیل رہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نیوی نے ایران کی کچھ کشتیوں کو ایشیائی پانیوں میں تحویل میں لیا ہے جس پر ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باقاعدہ قرارداد بھی جمع کرائی ہے اور امریکی قبضے سے اپنے جہاز چھڑانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ٹرمپ کا اختیار ختم
واشنگٹن: ایران سے اور جنگ کرنی ہے یا نہیں ؟صدر ٹرمپ کا اختیار ختم ہوگیا اور اب جنگ کے حوالے سے امریکی کانگریس آج فیصلہ کرے گی ۔ قانون کے تحت امریکی صدر 60 دن میں جنگ کی ایوان سے اجازت لینے کا پابند ہے ۔ 60 دن کی ڈیڈلائن آج ختم ہوگئی ۔ وائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ عارضی جنگ بندی کی مدت نہ رکھنے کا مطلب ہی یہ ہے کہ جنگ ختم ہوچکی ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ 7 اپریل کو ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کو بعد میں لامحدود مدت کے لیے بڑھا دیا گیا ۔ 7 اپریل کے بعد سے کوئی فائر نہیں ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ ختم ہوگئی ، جنگ بندی کے بعد سے دونوں ملکوں میں کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔ وار پاورز ایکٹ کے حوالے سے 28 فروری کو شروع ہونے والی لڑائی اب ختم ہو چکی ہے ، اس لیے امریکی صدر کو کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نےکہا ہے کہ ایران سے جنگ کب ختم ہوگی؟ اور کب کانگریس سے منظوری لینا ضروری ہوگی؟ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کرے گا۔ وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ 60 دن کی پابندی والی گھڑی رک چکی ، اب کانگریس سے اجازت کی ضرورت نہیں رہی۔ ادھر امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی ڈیموکریٹس کی چھٹی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے۔ کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شف کی قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مسترد ہوگئی۔، قرارداد کا مقصد صدر کو ایران جنگ کے بعد امریکی افواج کو واپس بلانے کی ہدایت دینا تھا
امریکا نے مشرق وسطیٰ کے
امریکا نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی۔ امریکا نے قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کو مزید اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے ، اس اسلحے کی مالیت 8 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو ڈھائی ارب ڈالر کا بیٹل کمانڈ سسٹم اور متعلقہ آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، اسرائیل کو بھی 99 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے قطر کو 4 ارب ایک کروڑ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل جبکہ متحدہ عرب امارات کو 14 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن بیچنے کی بھی منظوری دیدی۔
سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنے
ایرانی وزیرخاجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنےکو تیار ہیں لیکن امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ رویہ بدلنا ہوگا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیے، مصر، عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطے کیے اور انہیں امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کو تیار ہے لیکن شرط یہ ہے کہ امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے امریکا سے مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے، مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تو باضابطہ طور پر بتایا جائے گا۔
ٹرمپ کا جنگ بندی کیلئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کے ذریعے ملی نئی ایرانی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا ایران سے فون کے ذریعے بات چیت جاری ہے، ایران ڈیل چاہتا ہے لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ رہے، ایران ایسی چیزیں مانگ رہا ہے جن سے وہ اتفاق نہیں کرتے۔ ٹرمپ نے کہا وہ ایران سے متعلق صورتحال پر خوش نہیں، نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ قیادت کو کنفیوژڈ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ان میں آپس میں اتحاد نہیں ہے، ایرانی قیادت میں کوئی کچھ کہتا ہے، کوئی کچھ، ایرانیوں کو یہ بھی آئیڈیا نہیں کہ ان کی قیادت کس کے پاس ہے تاہم امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ نئی ایرانی تجاویز میں ایسا کیا ہے جو انہیں قبول نہیں ۔ انہوں نے پاکستان کیلئے ایک بار پھر احترام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کیلئے بہت احترام ہے۔
ٹرمپ کا اختیار ختم ، ایران سے
واشنگٹن: ایران سے اور جنگ کرنی ہے یا نہیں ؟صدر ٹرمپ کا اختیار ختم ہوگیا اور اب جنگ کے حوالے سے امریکی کانگریس آج فیصلہ کرے گی ۔ قانون کے تحت امریکی صدر 60 دن میں جنگ کی ایوان سے اجازت لینے کا پابند ہے ۔ 60 دن کی ڈیڈلائن آج ختم ہوگئی ۔ وائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ عارضی جنگ بندی کی مدت نہ رکھنے کا مطلب ہی یہ ہے کہ جنگ ختم ہوچکی ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ 7 اپریل کو ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کو بعد میں لامحدود مدت کے لیے بڑھا دیا گیا ۔ 7 اپریل کے بعد سے کوئی فائر نہیں ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ ختم ہوگئی ، جنگ بندی کے بعد سے دونوں ملکوں میں کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔ وار پاورز ایکٹ کے حوالے سے 28 فروری کو شروع ہونے والی لڑائی اب ختم ہو چکی ہے ، اس لیے امریکی صدر کو کانگریس کی منظوری کی ضرورت نہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نےکہا ہے کہ ایران سے جنگ کب ختم ہوگی؟ اور کب کانگریس سے منظوری لینا ضروری ہوگی؟ یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کرے گا۔ وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ 60 دن کی پابندی والی گھڑی رک چکی ، اب کانگریس سے اجازت کی ضرورت نہیں رہی۔ ادھر امریکی سینیٹ میں ایران جنگ پر صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی ڈیموکریٹس کی چھٹی کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے۔ کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شف کی قرارداد 47 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے مسترد ہوگئی۔، قرارداد کا مقصد صدر کو ایران جنگ کے بعد امریکی افواج کو واپس بلانے کی ہدایت دینا تھا
امریکی صدر کا جنگ بندی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا اشارہ دیدیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممکنہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس کی ضرورت ہے لیکن شاید پڑ بھی سکتی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ایران کے خلاف فوجی آپریشن بہت پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی 90 فیصد میزائل کی فیکٹریاں تباہ کر دیں، ایران پر لگائی گئی پابندیں کامیاب ہیں، ایران کی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور ایران معاہدہ کرنے کیلئے بیتاب ہے۔ صدر ٹرمپ بولے ایرانی قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ کسی کو معلوم نہیں کہ وہاں اصل لیڈر کون ہے۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ ایران کو فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔ امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے وزیراعظم کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی اس میں شامل ہے۔ صدر ٹرمپ بولے پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 11 طیارے گر چکے تھے، وزیراعظم پاکستان نے مجھ سے کہا کہ میں نے 3 سے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل وگیس کی قیمتیں فوراً کم ہوجائیں گی، انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز استعمال نہیں کرتے، ہمارے پاس بہت تیل ہے۔
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا
اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنےکا فیصلہ کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے پہلے کہا تھا کہ گرفتار 175 فلوٹیلا ارکان کو اسرائیل منتقل کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یونانی حکومت کیساتھ معاہدے کے باعث ان افراد کوچند گھنٹوں میں یونان کے ساحل پر اتاردیا جائےگا۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی پانیوں میں گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکے جانے اور اس میں سوار کارکنوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی فراہمی میں دانستہ رکاوٹ قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور فلوٹیلا میں سوار تمام امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کی فوری رہائی یقینی بنائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد فلوٹیلا میں شامل امدادی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، امدادی تنظیم نے بتایا کہ ان کا امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے جوہری مرکز میں موجود ہونے کا امکان ہے۔ اپنے ایک بیان میں رافیل گروسی نے کہا کہ ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے جوہری مرکز میں موجود ہونے کا امکان ہے جبکہ نطنز اور فردو کے معائنے کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس440 کلو گرام کا 60 فیصد افزودہ یورینیم موجود ہے، جس میں تقریباً 200 کلو گرام اصفہان کی سرنگوں میں ہوسکتا ہے۔ گروسی نے مزیدکہا کہ آئی اے ای اے نے روس اور دیگر ملکوں سے ایران کے افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے کے امکان پر بھی بات چیت کی لیکن یہ ایک پیچیدہ عمل ہوگا۔
خلیج فارس کا مستقبل امریکا
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، تہران اور خلیجی ہمسایہ ممالک کا مقدر مشترکہ ہے، خطے میں غیر ملکی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ریاستی میڈیا کی جانب سے جاری بیان میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ آج، خطے میں دنیا کی سب سے بڑی مہم اور جارحیت کے 2 ماہ بعد اور امریکا کی اپنے منصوبے میں شرمناک ناکامی کے بعد خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایک نیا باب ابھر رہا ہے۔ یہ پیغام ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے نیشنل پرشین گلف ڈے کے موقع پر شائع کیا، جو 1622 میں آبنائے ہرمز سے پرتگالی افواج کے انخلا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ خلیج فارس کا مستقبل “امریکا کے بغیر” ہوگا مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ آبنائے ہرمز صدیوں سے “بہت سے شیطانوں کی لالچ” کا مرکز رہی ہے ۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ فروری کے آخر میں شروع ہونے والی امریکا-اسرائیل جنگ کے بعد ایرانی عوام نے اپنی آنکھوں سے ایرانی افواج کی ثابت قدمی، چوکسی اور بہادرانہ جدوجہد کے “خوبصورت مظاہر” دیکھے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خلیج فارس کا روشن مستقبل “امریکا کے بغیر” ہوگا ، خطے میں غیر ملکی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ خطے کے عوام کی ترقی، سکون اور خوشحالی کے لیے وقف ہوگا۔ ایران کے سپریم لیڈر نے خطے میں عدمِ تحفظ کا ذمہ دار امریکی فوجی موجودگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور اس کے بعد کی کارروائیوں نے خطے کو غیر محفوظ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ خلیج فارس کے ممالک میں امریکی موجودگی اور ان کے اڈے خطے میں عدمِ تحفظ کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر نے کہاکہ امریکا کے کٹھ پتلی اڈوں میں خود اپنی سلامتی کی صلاحیت نہیں، تو وہ اپنے حامیوں کو کیا تحفظ فراہم کریں گے۔ ایران اپنی “جوہری اور میزائل صلاحیتوں” کا بھرپور تحفظ کرے گا مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اپنی جوہری اور میزائل صلاحیتوں کا سختی سے دفاع کرے گا، جو امریکی صدر کی جانب سے انہیں ختم کرنے کی خواہش کے ردِعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام ان صلاحیتوں کو قومی سرمایہ سمجھتے ہیں اور ان کی حفاظت ایسے کریں گے جیسے اپنی پانی، زمین اور فضائی سرحدوں کی کرتے ہیں۔
امریکی صدر کا جنگ بندی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا اشارہ دیدیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممکنہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس کی ضرورت ہے لیکن شاید پڑ بھی سکتی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ایران کے خلاف فوجی آپریشن بہت پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی 90 فیصد میزائل کی فیکٹریاں تباہ کر دیں، ایران پر لگائی گئی پابندیں کامیاب ہیں، ایران کی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور ایران معاہدہ کرنے کیلئے بیتاب ہے۔ صدر ٹرمپ بولے ایرانی قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ کسی کو معلوم نہیں کہ وہاں اصل لیڈر کون ہے۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ ایران کو فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔ امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے وزیراعظم کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی اس میں شامل ہے۔ صدر ٹرمپ بولے پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 11 طیارے گر چکے تھے، وزیراعظم پاکستان نے مجھ سے کہا کہ میں نے 3 سے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل وگیس کی قیمتیں فوراً کم ہوجائیں گی، انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز استعمال نہیں کرتے، ہمارے پاس بہت تیل ہے۔
پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی
اسلام آباد: پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، بھارت اورچین مل کر عالمی ہیپاٹائٹس سی بوجھ کا 39 فیصد بوجھ رکھتے ہیں اور پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی سے 58 فیصد اموات رپورٹ ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2024 میں دنیا بھر میں 18 لاکھ نئے ہیپاٹائٹس کیسز سامنے آئے، دنیا بھر میں 2024 میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے 13 لاکھ 40 ہزار اموات ہوئیں، ہیپاٹائٹس بی اور سی دنیا کی مہلک ترین بیماریوں میں شامل ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ ہیپاٹائٹس سی کے صرف 20 فیصد مریضوں کو علاج میسر آسکا، ہیپاٹائٹس بی کے 5 فیصد سے بھی کم مریض علاج حاصل کررہے ہیں، غیرمحفوظ طبی طریقہ کار اور انجیکشنز بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر محفوظ انجیکشنز اور سرنجز کے دوبارہ استعمال پر تشویش ہے، جعلی آٹو ڈس ایبل سرنجز سے تحفظ کا غلط تاثر پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ہیپاٹائٹس بی ویکسین 95 فیصد سے زائد تحفظ فراہم کرتی ہے اور ہیپاٹائٹس سی 8 سے 12 ہفتوں میں قابل علاج ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2030 تک اس کے خاتمے کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پیشرفت ناکافی ہے۔
بوائے فرینڈ کو پیسے دینے
بھارت میں ایک کم عمر لڑکی نے اپنی ماں کو قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے علاقے مانیٹولا میں ایک 17 سالہ لڑکی نے اپنی ماں کو بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر بے دردی سے قتل کردیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ناہیدہ پروین نامی خاتون اپنی 17 سالہ لے پالک بیٹی کے ساتھ رہتی تھی، ناہیدہ کے شوہر کا 4 سال قبل انتقال ہوگیا تھا، شوہر کے انتقال کے بعد پروین کو 45 لاکھ روپے کا مالی تصفیہ ملا جس میں اس کی بیٹی واحد نامزد تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی اکثر بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکلوا کر20 سالہ بوائے فرینڈ ارباز کو دیتی تھی، جب پروین کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے اپنی بیٹی کو خبردار کرتے ہوئے منع کیا جس کے بعد دونوں نے پروین کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد رقم، جائیداد اور باپ کی جگہ سرکاری ملازمت کا حصول تھا۔ 24 اپریل کو لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ ارباز اور اس کے تین دوستوں کے ساتھ مل کروالدہ کو تکیے سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا جس کیلئے لڑکی نے مبینہ طور پر 12 لاکھ روپے بھی ادا کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے روز لڑکی نے اپنے رشتے داروں کو ماں کی موت کی خبر سنائی کہ وہ باتھ روم میں گر کر انتقال کرگئیں لیکن پروین کی گردن پر چوٹ کے نشانات دیکھ کر کچھ رشتے داروں کو شک ہوا اورپروین کے بہنوئی نے پولیس کو شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے دونوں کو حراست میں لےکر تفتیش کی۔ پولیس کا کہناہےکہ لڑکی نے دوران تفتیش اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔
ایران سے فون پر مذاکرات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ پھر سے شروع کرنے کی دھمکی کے بعد ایک خوش آئند بیان سامنے آگیا۔ امریکی صدر نےکہا ایران کے ساتھ فون پر مذاکرات جاری ہیں، ساتھ یہ بھی کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہیے، ایران کوکہنا ہوگا کہ وہ ہارگئے ہیں کیونکہ ہم ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد تقریباً حاصل کرچکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے 82 فیصد میزائل تباہ اور 159 بحری جہاز ڈبو دیے ہیں، ایرانی کرنسی کی کوئی قدروقیمت نہیں رہی۔ امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ایران اور یوکرین کے معاملے پر ان کی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے پیوٹن سےکہا ہےکہ امریکا جنگ بند کرنے میں مدد دینے سے پہلے روس کو اپنی جنگ بند کرنی ہوگی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پیوٹن نے ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی کے معاملے پر فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔
روسی صدرکی 9 مئی کے دن
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 9 مئی کے دن یوکرین کے ساتھ جنگ بند کرنے کی پیشکش کی ہے۔ 9 مئی کو روس نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کا دن مناتا ہے، فرانسیسی خبر ایجنسی نے روسی صدر کے سفارتی مشیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ سے بات چیت کے دوران پیوٹن نے کہا کہ وہ اس بات پر تیار ہیں کہ روسی یوم فتح کی تقریبات کے دوران جنگ بندی رکھی جائے۔ روسی صدر کے مشیر کے مطابق امریکی صدر نے پیوٹن کی اس تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ نازی جرمنی پر فتح کا دن ہماری مشترکہ فتح کا دن ہے۔
امریکی ناکا بندی کیخلاف وہ
ایران نے امریکی ناکا بندی کے خلاف سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔ ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کو قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی۔ ایرانی حکام نے کہا امریکی رویہ بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک پر غیر قانونی قبضہ ہے، ایران کو جواب دینے کا پورا حق ہے۔ ادھر ایرانی فوج کاکہنا ہےکہ ایران کی فوج اپنی تیاری کررہی ہے، اہداف کی فہرستیں اپ ڈیٹ ہورہی ہیں، امریکا سے جنگ بندی کے باوجود جنگ کو ختم نہیں سمجھتے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایران کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے معاہدہ ہونے تک ناکا بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقتور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ مذاکرات میں جاری تعطل کو ختم کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق ان ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے بعد امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا۔
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کیلئے
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا۔ امدادی تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیل کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد فلوٹیلا میں شامل امدادی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، امدادی تنظیم نے بتایا کہ ان کا امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ڈرونز، کمیونیکیشن جیمنگ ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کے ذریعے بحیرہ روم کے وسط میں فلوٹیلا کو روکنے کیلئے کارروائی کی۔ امدادی تنظیم نے مطالبہ کیا کہ حکومتیں فوری طور پر مداخلت کریں تاکہ امدادی مشن کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی اقدام کو بحری قذاقی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی وزیرخزانہ جیسے لوگوں
ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی وزیرخزانہ جیسے لوگوں کے فضول مشورے تیل کو 120 ڈالر تک لے گئے اور یہ 140 تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین دن گزر گئے، تیل کا کوئی کنواں خشک نہیں ہوا، ایسا 30 دن میں بھی نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرخزانہ نے دعویٰ کیا تھاکہ ناکہ بندی سے ایران کی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ختم ہوجائے گی، تیل کی پیداوار روکنا پڑے گی جس کے دیرپا نقصانات ہوں گے۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 121 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
برطانیہ: مذہبی گروپ کیخلاف
برطانیہ کے علاقے چیشائر میں کریو کے مقام پر ایک مذہبی گروپ کے خلاف جنسی الزامات کی تحقیقات پر کئی افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس 2023 سے جنسی جرائم، جبری شادی اور جدید غلامی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی تھی، تمام جرائم میں مبینہ طور پر ایک خاتون کو ملوث سمجھا جارہا ہے ۔ اسی حوالے سے چیشائر کانسٹیبلری کے چیف سپرنٹنڈنٹ گیرتھ لی نے بتایا کہ یہ کارروائی کریو کے احمدی ریلیجن آف پیس اینڈ لائٹ نامی مذہبی گروپ کے خلاف کی گئی ہے، بدھ کی صبح کیے گئے آپریشن میں 500 اہل کاروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار افراد کا تعلق ایک مذہبی گروہ سے ہے لیکن پولیس کی کارروائی کسی مذہب کے خلاف نہیں تھی۔
ایران سے جنگ اب تک امریکا
ایران سے جنگ میں اب تک امریکا کے ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ کے دوران پینٹاگون کے فائنانشل آفیسر نے بتایا کہ ایران سے جنگ میں اب تک امریکا کے 25 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، زیادہ رقم ہتھیاروں پر اور کچھ مینٹیننس اور آلات کی تبدیلی پر خرچ ہوئی ہے۔ جنگ کے خرچ کو اس لیے اہم قرار دیا جارہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سال 2027 کے لیے 1500 ارب ڈالر دفاعی بجٹ کی درخواست کر رکھی ہے۔ بجٹ بڑھانے کی اس درخواست کے دفاع میں پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا ہدف ہے کہ وہ امریکی دفاعی صنعتی نظام کو ’’جنگی بنیادوں‘‘ پر چلنے والے نظام کی طرف لے جائیں ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔
وائٹ ہاؤس عشائیے میں فائرنگ
وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے ڈنر میں فائرنگ کرنے والے شخص کو امریکی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا۔ جج نے ملزم کو عارضی طور پر حراست میں لینے کا حکم دے دیا، حراست سے متعلق کیس کی مزید سماعت جمعرات کو ہوگی۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ یاد دلاتا ہے کہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے لیے فنڈنگ کیوں ضروری ہے، قومی سلامتی کے لیے نیا بال روم ضروری ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا ٹرمپ سمجھتے ہیں پریس ڈنر میں سکیورٹی مؤثر تھی، پریس ڈنر کے دوران حملہ صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی تیسری بڑی کوشش تھی۔ یاد رہے کہ2 روز قبل واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔
برطانوی شاہ چارلس اور ملکہ
برطانوی شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، امریکی صدر ٹرمپ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی بادشاہ چارلس امریکا میں مکمل محفوظ ہوں گے، شاہ چارلس کا آنا بہت اچھی بات ہے۔ برطانوی شاہ چارلس 4 روزہ دورے پر امریکا پہنچے ہیں، وہ امریکا کے قیام کی ڈھائی سوویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ شاہ چارلس دورہ امریکا میں امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے اور نائن الیون کی یادگار کا دورہ بھی کریں گے۔
امریکی فوج نے ایک اور
امریکی فوج نے ایک اور جہاز کو ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے سے روک دیا۔ سینٹکام کی طرف سے 2 جہازوں کی تصویر کے ساتھ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام امریکی ناکہ بندی کا حصہ ہے۔ میرین ٹریفک کے مطابق ایم ٹی اسٹریم ایرانی پرچم بردار ٹینکر ہے، اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ نے سمندر میں ایرانی آئل ٹینکروں پر امریکی قبضے کی مذمت کی تھی۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا امریکی اقدامات بحری قزّاقی اور اسےکھلا قانونی جواز بخشنے کے مترادف ہیں۔
ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے
اقوام متحدہ میں ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے نفاذ سے متعلق کانفرنس میں ایران کو بھی نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ ایران کے نائب صدر منتخب ہونے پر امریکا کی جانب سے شدید اختلاف سامنے آیا، اور اس موقع پر امریکا اور ایرانی مندو بین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ امریکی نمائندے Christopher Yeaw نے کہا کہ ایران کا انتخاب ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی توہین ہے۔ ایران کے نمائندے رضا نجفی (Reza Najafi) نے امریکی مندوب کے بیان کو بے بنیاد اور سیاسی نقطہ نظر کی ترجمانی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا کی واحد ریاست ہے جو ایٹمی ہتھیار استعمال کر چکی ہے اور اب ایٹمی عدم پھیلاؤ کے نفاذ کے لیے ثالث بھی بننا چاہتی ہے۔ رضا نجفی کا کہنا تھا کہ ایران دنیا کے ان ملکوں میں شامل ہے جنہوں نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کر رکھے ہیں جب کہ اسرائیل نے اب تک اس معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔ این پی ٹی کے نفاذ پر منعقدہ گیارہویں کانفرنس کے دوران دنیا کے مختلف ملکوں نے 34 نائب صدور کا انتخاب کیا گیا۔
دبئی میں سائیکل اور ای
دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا۔ دبئی میں سائیکل اور ای اسکوٹر کے استعمال میں حالیہ برسوں میں بہت اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سائیکل اور ای اسکوٹر کیلئے نیا مانیٹرنگ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ اور دور سے چمکنے والی جیکٹ کو لازمی قراردیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ای اسکوٹر پر ایک سے زائد سواری پر پابندی ہو گی، ای اسکوٹر استعمال کیلئے کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے جبکہ ای اسکوٹر کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں
انڈونیشیا میں دو ٹرینوں میں تصادم سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا سے ملحقہ شہر بیکاسی میں 2 ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ تصادم بیکاسی کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرینوں کے ٹکرانے کا واقعے میں 84 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک ٹرین میں 240 افراد سوار تھے جو محفوظ ہیں جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری ٹرین کے مسافروں کو ریسکیو کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ حادثے میں اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
امریکی صدر ایران کی نئی
امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں کیونکہ اس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی واضح بات شامل نہیں۔ یاد رہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو نئی تجاویز پیش کردی ہیں، ان تجاویز میں پہلے جنگ بندی اور پھر مستقل جنگ بندی کی ضمانت شامل ہے۔ ایران نے آبنائے ہُرمز کھولنے کی پیشکش امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کے ساتھ مشروط کی ہے اور کہا ہےکہ یہ سب ہوجائے تو پھر ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات ہوگی تاہم امریکا کو پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ چھوڑے تو مل بیٹھنے کا فائدہ نہیں، ایران چاہے تو فون کرلے، ہماری فون لائنز بہت محفوظ ہیں۔
امریکی صدر نے مذاکرات کی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، ایران اس درخواست پر غور کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی درخواست اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ امریکا ایران پر مسلط کی گئی جنگ میں اپنے کوئی مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔ اس سے قبل روس نے بھی امریکا ایران تنازع میں ثالثی کی پیشکش کی تھی، ماسکو میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے بعد کہا روس خطے کے ملکوں اور خصوصاً ایران کے مفادات میں جو ممکن ہوا کرے گا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری جاری رہے گی۔ ایرانی وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ روس ایران تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری پر مبنی ہیں جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔ عباس عراقچی نے ایران کی حمایت پر روسی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں ایک عشائیے کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حملہ آور کا ممکنہ ہدف امریکی صدر تھے۔ انہوں نے کہا ایسا لگتا ہے ملزم نے اکیلے کارروائی کی اور وہ ہوٹل میں ہی مقیم تھا اور حکومتی عہدے داروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کررہا، پیر کو اس پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ امریکی میٖڈیا کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 31 سال کے Cole Tomas Allen کے طور پر ہوئی، مبینہ حملہ آور نے حکام کو بتایا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدے داروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ واشنگٹن کے میئر کا کہنا ہے کہ واحد مسلح شخص لابی میں سیکرٹ سروس کی طرف بڑھا تو ایک اہلکار نے اسے روکا۔ واشنگٹن پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہوٹل کی ویڈیو کا جائزہ لیا جائے گا کہ حملہ آور ہتھیار کے ساتھ اندر کیسے داخل ہوا، مبینہ حملہ آور کے پاس ایک شاٹ گن، ایک ہینڈ گن اور متعدد چاقو تھے۔ دوسری جانب ایف بی آئی کی جانب سے کیلیفورنیا کےعلاقے ٹورینس میں گرفتارملزم کے گھر اور اطراف میں تحقیقات شروع کردی گئی۔
ایران کا تیل کا انفراسٹرکچر اگلے 3 دنوں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر معمولی دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا تیل کا انفراسٹرکچر اگلے3 دنوں میں پھٹ سکتا ہے، جس کی وجہ امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث پیدا ہونے والے تکنیکی مسائل ہیں۔ ’’فوکس نیوز ‘‘کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب بڑی مقدار میں تیل پائپ لائنز کے ذریعے بہہ رہا ہوتا ہے اور کسی بھی وجہ سے اس بہاؤ کو روک دیا جائے، مثلاً جب اسے ٹینکروں یا جہازوں میں منتقل نہ کیا جا سکے، تو اس سے شدید دباؤ پیدا ہوتا ہے۔ ایران کو اسی صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ ناکہ بندی کے باعث اس کے پاس تیل برآمد کرنے کے لیے جہاز موجود نہیں۔ ایسے حالات میں پائپ لائنز اندرونی اور زمینی دباؤ کے باعث پھٹ سکتی ہیں، اور ایک بار یہ نظام تباہ ہو جائے تو اسے پہلے جیسی حالت میں بحال کرنا ممکن نہیں رہتا۔ ’’نیو یارک پوسٹ ‘‘کے مطابق ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایران کو 29 اپریل تک اپنے تیل کے کنویں بند کرنے پڑ سکتے ہیں کیونکہ وہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش تیزی سے ختم کر رہا ہے۔ امریکی ناکہ بندی کے بعد ایران نے اپنے تیل کو سمندری راستوں کے بجائے زمینی ذخیرہ گاہوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا تھا، لیکن ان ٹینکوں کی گنجائش محدود ہے۔ جب یہ مکمل بھر جائیں گے تو ایران کو تیل کی پیداوار روکنا پڑے گی، جس سے کنوؤں کو طویل مدتی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کی پیداوار میں اچانک اور طویل وقفہ زیر زمین ذخائر کو مستقل نقصان پہنچا سکتا ہے اور بعد میں پیداوار کو دوبارہ اسی سطح پر لانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال سے ایران کی معیشت، جو پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے، کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔ عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ جنگ کے باعث پہلے ہی یومیہ تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل مارکیٹ سے غائب ہو چکا ہے، اور ایران کی پیداوار میں مزید کمی سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران وقتی طور پر اپنی پیداوار مزید کم کر سکتا ہے یا بندرگاہوں پر تیل بردار جہازوں کو عارضی ذخیرہ گاہ کے طور پر استعمال کر سکتا ہے تاکہ فوری دباؤ کو کم کیا جا سکے، تاہم یہ حل زیادہ دیرپا نہیں ہوگا۔ اس وقت ایران یومیہ تقریباً 20 لاکھ بیرل تیل پیدا کر رہا ہے۔ توانائی کے شعبے سے وابستہ ایک مشاورتی ادارے کے اندازے کے مطابق ایران کے پاس تقریباً 12 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے، جو اسے زیادہ سے زیادہ چند ہفتوں تک ہی سہارا دے سکتی ہے، جس کے بعد اسے پیداوار بند کرنے جیسے سخت فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں۔
اسلام آباد کا دورہ انتہائی مفید رہا
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا دورہ انتہائی مفید رہا، دورۂ اسلام آباد میں حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی۔ روس پہنچنے پر ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور ماسکو کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے مقصد سے روس آیا ہوں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آج ملاقات ہوگی۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ روسی صدر سے ملاقات میں جنگ کی پیش رفت اور موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کا اچھا موقع ہو گا، یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی خاص اہمیت کی حامل ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار کو قابل تحسین قرار دیدیا۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان پر اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے حکومت پاکستان، پاک فوج اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سفیر نے وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیادت میں امن کوششوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے، ایرانی وفد کا دورہ مکمل سکیورٹی، مؤثرمنصوبہ بندی اور بہترین انتظامات میں ہوا، پاکستانی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ ایرانی سفیر نے پاک فوج، سکیورٹی فورسز، پولیس اورسرکاری اداروں کے عملےکا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اسلام آبادکے عوام کی مہمان نوازی، صبر اور تعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایرانی سفیرنے پاکستان کوبرادر، دوست اورہمسایہ ملک قراردیتے ہوئےتعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان کا دورہ انتہائی مفید
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد کے دورے کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی۔ ماسکو پہنچنے پر ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا ایران اور ماسکوکے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے مقصد سے روس آیا ہوں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آج ملاقات ہوگی۔ ان کا کہنا تھا روسی صدرسے ملاقات جنگ کی پیشرفت اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کا اچھا موقع ہوگا، یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی خاص اہمیت کی حامل ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کا دورہ بہت مفید رہا، دورہ اسلام آباد میں حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی، دورہ اسلام آباد میں حکام نے ماضی کے واقعات اور ان مخصوص حالات کا جائزہ لیا جن کے تحت ایران امریکا مذاکرات جاری رہ سکتے ہیں۔ عباس عراقچی نے بتایا کہ دورہ عمان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز پر بات چیت ہوئی، ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک ہیں اس لیے باہمی مشاورت ناگزیر ہے، خاص طور پر اس وقت جب اس گزرگاہ سے محفوظ آمد و رفت ایک اہم عالمی مسئلہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک ہونے کے ناطےباہمی مفادات کے تحفظ کے لیے بات چیت کرنا فطری ہے، دو ساحلی ممالک کے ناطے ہمیں ہرممکن اقدام میں ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہیے، دونوں کے مفادات اسی میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا ایران اور عمان کے درمیان اعلیٰ سطح کا اتفاق پایا جاتا ہے، دونوں ممالک متفق ہیں کہ ماہرین کی سطح پر بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ
وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی جو کہ ایک سابق ٹیچر ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے اعزاز میں رکھے گئے عشائیے میں فائرنگ کرنے والے گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے کول تھامس ایلن کے طور پر کی، جو لاس اینجلس کا رہائشی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹس کے مطابق 31 سالہ کول ایک کیلٹیک گریجویٹ ہے جو پارٹ ٹائم ٹیچر اور گیم ڈویلپر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا پولیس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ مشتبہ شخص واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں مہمان تھا لیکن اس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا کوئی مقصد طے نہیں ہو سکا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور کا ہدف کیا تھا، اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ حملہ آور اسحلے سمیت اندر کیسے پہنچا۔
واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی موجودگی
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صدر ٹرمپ محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ عشائیے کے دوران زور دارآواز سنی گئی، سکیورٹی خدشے کے باعث مختصر وقت کیلئے ہلچل مچ گئی۔اس دوران سیکریٹ سروس اہلکار صدر ٹرمپ کو تقریب سے باہر لے گئے۔ وائٹ ہاؤس کی کوریج پر مامور نمائندوں سے متعلق ڈنر کی تقریب کا آغاز ہی ہوا تھاکہ اس دوران صدر ٹرمپ کو ایک پرچی دکھائی گئی۔ ایسی ہی پرچی پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کو بھی دکھائی گئی تھی۔ جس پر صدر ٹرمپ کے ایک جانب بیٹھی خاتون کو حیرت زدہ ہوتے دیکھا گیا۔ تقریب میں 2 ہزار 600 سے زائد افراد شر یک تھے ۔فائرنگ کے بعد تقریب کے شرکا میزوں کےنیچے چھپ گئے۔ اچانک فائرنگ کی سی آواز گونجی جس پر صدر ٹرمپ اور دیگر شرکا اپنی نشستوں سے اتر کر نیچے ہوگئے۔اس دوران سیکریٹ سروس کے اہلکار صدرٹرمپ کو باہر لے گئے، جبکہ کئی اہلکاروں نے بندوقیں تان لی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ فائرنگ کرنیوالا شخص مرکزی درواز ے کے میگنیٹو میٹر کی جانب بھاگا تھا اور بال روم میں اس نے سیکریٹ سروس اہلکار کو گولی کا نشانہ بنایا تھا۔ سکیورٹی حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں یہ ایک غیر معمولی شام تھی۔سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاندار کام کیا، انہوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور میں نے یہ سفارش کی ہے کہ ‘شو جاری رہنے دیا جائے’، تاہم ہم مکمل طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات کے مطابق چلیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور میں نے یہ سفارش کی ہے کہ ‘شو جاری رہنے دیا جائے’، تاہم ہم مکمل طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات کے مطابق چلیں گے۔ ٹرمپ نے فائرنگ کرنیوالے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی ذرائع کے مطابق31 برس کا مشتبہ حملہ آورریاست کیلیفورنیاکا رہائشی ہے۔
ایران سے مذاکرات کیلئے
امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنرکا دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔ گزشتہ دنوں امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مبنی دو رکنی امریکی وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ امریکی وفد آج پاکستان کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم اب امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے دورہ اسلام آباد منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وٹکوف اور کشنرکا دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اس جنگ میں تمام کارڈز امریکا کےپاس ہیں، ایرانی جب چاہیں کسی بھی وقت امریکا سے بات کرسکتے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھاکہ جب تمام تمام کارڈز ہمارے پاس ہیں تو ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے 18 گھنٹے کا طویل سفر کرنا فائدہ مند نہیں، امریکی وفد 18 گھنٹے کی پرواز سے وہاں جاکربےمقصد باتوں کیلئے نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سفر میں بہت زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے اور کام بھی بہت زیادہ ہے، اس کے علاوہ ایران کی قیادت کے اندر شدید اندرونی جھگڑا اور الجھن موجود ہے، ہمارے پاس تمام اختیارات ہیں، ان کے پاس کچھ نہیں، اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو بس انہیں صرف فون کرنا ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اپنے نمائندوں کا دورہ منسوخ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ دوبارہ شروع ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا تھا۔ ایرانی وفد نے آج وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ اسلام آبا د میں ملاقاتوں کے بعد ایرانی وفد مسقط اور ماسکو کے دورے پر روانہ ہوگیا۔
اتنے بڑے ملکوں کے درمیان
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ اتنے بڑے ملکوں کے درمیان جنگ ختم کروانا پاکستان کا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ذاتی رنجش نہ بنائیں، ہم نے احتجاجی سیاست ختم نہیں کی۔
امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا ہےکہ ان کے خیال میں جوہری ایشو کے اہم نکات امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور میں طے ہوسکتے ہیں۔ ایک بیان میں ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکیے مذاکرات کے عمل میں شریک تمام فریقوں سے رابطہ رکھے ہوئے ہے، ترکیے جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتاہے،کچھ نکات پر رکاوٹ ہے، جن میں نیوکلیئرفائلز شامل ہیں، وہ بھی دُور ہوسکتاہے جب یہ معاملہ حل ہوجائےگا تو بےشک آبنائے ہرمزکا معاملہ بھی حل ہوجائےگا۔
ایران پاکستان باہمی تجارت
کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبرعیسٰی زادے نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارتی، سفارتی، سیاسی میدان میں بہترین تعلقات ہیں، ایران پاکستان باہمی تجارت 10ملین ڈالر تک بڑھانے پرکام کر رہے تھےکہ امریکا نےجارحیت کردی۔ انسٹیٹیوٹ آف فارن افیئرز کراچی میں تقریب سے خطاب میں قونصل جنرل ایران اکبرعیسٰی زادےکا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت سے پہلے عرب ریاستوں سے ایران کے بہترین تعلقات تھے۔ ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو شہید کرکے امریکا نے بدترین مثال قائم کی، اسرائیل اور امریکا نے اسکول پر حملہ کرکے 168 بچوں کو شہیدکیا، افسوس ناک پہلو یہ ہےکہ عالمی ادارے اس ظلم پر خاموش ہیں، یہ عالمی اداروں کا دوغلا رویہ ہے۔ اکبرعیسٰی زادےکا کہنا تھا کہ ایران نے میزائل پروگرام اور ڈرونز کے ذریعےطاقت کےتوازن کو قائم رکھا ہے، امریکا تسلیم کرےکہ اس نے ایران پر حملہ کرکے بڑی غلطی کی، آبنائے ہرمز امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں بند ہوئی، پہلےکھلی ہوئی تھی، امریکی ناکہ بندی سے پہلے بھی آبنائے ہرمز سے جہازوں کو گزرنےکی اجازت دی تھی، امریکی ناکہ بندی کے بعد ہرمز کی بندش ایران کی ریاستی پالیسی کے تحت سامنےآئی۔
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان 50 منٹ تک ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔
فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایرانی خود بھی نہیں جانتے ہیں کہ اصل فیصلہ کون کرتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف بہترین شخصیات ہیں، پاکستان نے ایران امریکا تنازع حل کرانے کیلئے بہترین کام کیا۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ بہت سادہ سی بات ہے کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
ایران کے پاس ڈیل کیلئے
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ڈیل کیلئے ایران کے پاس یہ تاریخی موقع ہے، ایران کو ایٹمی پروگرام چھوڑنا ہوگا۔ امریکی وزیرِ جنگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ایران کے پاس اب بھی موقع ہے، مذاکرات کی میز پر ایران کو اپنا بہترین اور دانش مندی پر مبنی فیصلہ کرنا ہوگا۔ امریکی وزیرجنگ نے کہا بال اب ایران کے کورٹ میں ہے، ڈیل کے لیے ایران کے پاس یہ تاریخی موقع ہے۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا ایرانی سمندروں کی امریکی ناکہ بندی ہر گزرتے دن مضبوط ہو رہی ہے۔ امریکی فوج کے جنرل ڈین کین نے کہا امریکا آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی پر ہر سطح پر عمل درآمد کر رہا ہے، قبضے میں لیےگئے ایرانی بحری جہاز توسکا کا عملہ محفوظ ہے۔
امریکا کا ایران کی جانب سے
وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں امن مذاکرات میں امریکی وفد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کی صبح مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ ایران نے اس حوالے سے خود رابطہ کیا اور بالمشافہ ملاقات کی درخواست کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس امریکا میں موجود رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر سب کو پاکستان روانگی کے لیے اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے ایران کی جانب سے مذاکرات کی درخواست کا وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا۔ ایرانی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی دعوے کو جھوٹ قرار دیا اور بتایا کہ ایران نے امریکا کو بالمشافہ ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی۔ ایجنسی کے مطابق ایران کا مؤقف ہےکہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیش رفت زیر غور ہے۔
امریکا نے ایران سے منسلک
امریکا نے ایران سے منسلک کرپٹو والٹس اور تیل نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ رپورٹس کے مطابق کرپٹو والٹس پر پابندی سے ایران کی 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کرپٹو کرنسی منجمد کی گئی۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران پر مالی دباؤ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے مالی وسائل کیخلاف گھیرا تنگ کیا جاتا رہےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر آبنائے ہرمز ٹول کرپٹو کرنسی میں وصول کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ادھر امریکا نے ایران سے کاروبار کرنے والی چین میں قائم ایک بڑی آئل ریفائنری اور تقریباً 40 شپنگ کمپنیوں اور ٹینکرز پر بھی پابندیاں عائد کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کی دھمکی کے بعد اٹھایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ پابندیاں ایران کی اہم آمدنی کے ذریعے یعنی تیل کی برآمدات کو محدود کرنے کی وسیع مہم کا حصہ ہیں۔
رضا پہلوی نے ایران پر
معزول ایرانی شاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کی بمباری سے شہریوں کی اموات کو ضمنی نقصان قرار دیدیا۔ صحافی نے سوال کیا جسے آپ ضمنی نقصان قرار دے رہے ہیں وہ بہت بڑا ہے، تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایران پر مسلط جنگ کی حمایت کرکے آپ نے ایرانی سیاست میں کردار ادا کرنےکا موقع گنوا دیا ہے؟ معزول بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے جواب دیا کہ مجھےعلم نہیں آپکا بڑےنقصان سے کیا مطلب ہے کیونکہ مجھے ایرانی حکومت کے اعداد و شمار پر یقین نہیں، انہوں نے کہا اس جنگ میں اموات ہوئی ہیں مگر زیادہ تر اموات حکومتی عناصر کی ہوئی ہیں۔ ادھر برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق28 فروری سے جنگ بندی ہونے تک امریکا اور اسرائیل کی ایران پر بمباری سے کم سے کم 3 ہزار 400 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران پر حملوں میں ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں، صرف میناب اسکول پر بمباری سے 168 کمسن بچے جاں بحق ہوئے تھے۔
یورپی یونین نے ایران پر
یورپی یونین نے ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں نرم کرنے کا اشارہ دے دیا۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ ایران کے سمجھوتا کرنے کی صورت پر اس پر عائد پابندیاں نرم کی جاسکتی ہیں۔ یورپی یونین کے اجلاس میں کسی ملک نے پابندیاں نرم کرنے کی مخالفت نہیں کی۔ اس کے علاوہ جرمن چانسلر نے یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کا امکان بھی مسترد کردیا اور کہا کہ یوکرین کی یورپی یونین میں فوری شمولیت ممکن نہیں تاہم اس کی یورپی یونین میں شمولیت کے لیے ایک عمل تجویز کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کو دہشتگرد
لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہےکہ وہ ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق کیئراسٹارمر ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے چند ہفتوں میں قانون سازی کریں گے، اس اقدام سے یہودی گروہوں اور ایران میں مذہبی حکومت کے مخالفین کا مطالبہ پورا ہو جائے گا۔ اس سے پہلے برطانیہ میں صرف غیر ریاستی عناصر تنظیموں کو ہی دہشتگردی ایکٹ کے تحت دہشت گرد قرار دیا جاتا رہا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی ملک کی مسلح فوج کو برطانیہ دہشتگرد قراردے گا جب کہ یورپی یونین فروری ہی میں فیصلہ کرچکی ہے کہ پاسداران انقلاب کودہشتگرد قراردیا جائےگا۔
پاکستان نے 18.4 ڈالر فی
اسلام آباد: پاکستان نے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں ایل این جی کارگو کو منظور کر لیا۔ پاکستان نے بجلی کی پیداوار کو سہارا دینے کیلئے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر ایل این جی کے ایک ہنگامی کارگو کی خریداری منظور کر لی ہے جب کہ مئی کے لیے موصول ہونے والی دیگر دو بولیوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو 3 کارگوز کے لیے 17.998 ڈالر سے 18.880 ڈالر کے درمیان چار مہنگی بولیاں موصول ہوئی تھیں جن میں سے ٹوٹل انرجیز نے اپریل کے آخر کے لیے اپنی بولی کم کر کے 18.4 ڈالر کر دی جسے قبول کر لیا گیا۔ تاہم حکام نے مئی کے کارگوز کے لیے وائٹل بحرین اور او کیو ٹریڈنگ کی پیشکشوں کو اس امید پر مسترد کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گا جس کے بعد قطر سے 4 سستے ایل این جی کارگوز کا انتظام کرنا ممکن ہو سکے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ بعد ازاں ایرانی وزیرخارجہ مسقط اور ماسکو کا بھی دورہ کریں گے۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک ان کی ترجیح ہیں۔ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ وہ ان شہروں کے بروقت دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ دورے کا مقصد دوطرفہ معاملات پرشراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری اور علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں امن مذاکرات میں امریکی وفد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کی صبح مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔
پاکستان میں ایران اور امریکا
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان کسی ملاقات کے منصوبےکی تردید کردی۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس دورے میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوگی جس میں پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی سے متعلق امور پر بات ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی مسلط کردہ جارحانہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی سے متعلق امور پر بھی بات ہوگی۔ ترجمان نے بتایاکہ اس دورے میں ایران اور امریکا کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے، پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں ایران اپنے مشاہدات پاکستان کو فراہم کرے گا۔
آبنائے ہرمز بارودی ہٹانے کے
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کے لیے بھیجے جانے والے امریکی جہاز پر تعینات امریکی بحریہ کے ایک اہلکار کو تھائی لینڈ میں بندر کے حملے کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔ امریکی بحریہ کے مطابق اس واقعے سے امریکی مائین سوئیپرجہاز یو ایس ایس چیف کے مشن میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے اپریل کے وسط میں یو ایس ایس چیف اور یو ایس ایس پائینیئر نامی جہازوں کو جنوب مشرقی ایشیا سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی تلاش کے لیے روانہ کیا تھا۔ تھائی لینڈ کے شہر پھوکٹ میں جہازوں کے رکنے کے دوران ایک نیوی الیکٹرانکس ٹیکنیشن پر ساحل پر ایک بندر نے حملہ کردیا جس سے ٹیکنیشن کو خراش آئی۔ ویب سائٹ کے مطابق اہلکار کو مناسب علاج کے لیے جاپان کے شہر ساسیبو میں یو ایس ایس چیف کے فارورڈ بیس منتقل کر دیا گیا۔
یورپی یونین نے ایران پر عائد
جرمن چانسلر فریڈرک مرز کا کہنا ہے کہ اگر ایران سمجھوتہ کرنے کو تیار ہے تو ہم اس پر پابندیوں میں نرمی کیلئے تیار ہیں۔ جرمن چانسلر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے سمجھوتا کرنے پر پابندیاں نرم کرنے کی یورپی یونین اجلاس میں کسی نے مخلفت نہیں کی، ایران اس وقت کھیل رہا ہے، اس پر دباو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جرمن چانسلر نے روس کے حوالے سے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے روس پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی فوری طور پر یورپی یونین میں شمولیت ممکن نہیں۔ یوکرین کی شمولیت کیلئے ایک پیشگی رسائی کا عمل تجویز کیا ہے۔
ایران آبنائے ہُرمز سے گزرنے
روسی ذرائع کا کہنا ہے ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آبنائے ہُرمز سے گزرنے والے دوست ملکوں کے ٹینکرز سے کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کرے گا۔ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے لینے والا ٹول ٹیکس مرکزی بینک میں جمع کرانے کا اعلان کیا تھا ۔ ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا تھا ٹول ٹیکس سے حاصل ہونے والی پہلی آمدنی مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی ۔
صدر ٹرمپ کا امیر قطرکو ٹیلیفون
قطری شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون کیا۔ قطر شاہی دیوان کے مطابق اس ٹیلیفونک رابطے میں امریکا اور ایران میں جنگ بندی مذاکرات پر گفتگو ہوئی۔ قطری شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت کے لیے رابطہ کاری جاری رکھے گا۔
ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ جاری رکھنے کے لیے کانگریس کی اجازت لینے میں ایک ہفتہ رہ گیا۔ ’وار پاورز ریزولوشن‘ کے تحت امریکی صدر کانگریس کی اجازت کے بغیر کوئی جنگ شروع تو کرسکتا ہے لیکن لازم ہے کہ 60 دن میں کانگریس سے اس کی اجازت لی جائے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں جنگ کی حمایت تیزی سے کم ہو رہی ہے، ساتھ ہی ساتھ امریکی فوج نے جنگ کے لیے مزید 200 ارب ڈالرز مانگ رکھے ہیں۔ ایسوی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرنے والے امریکیوں کی شرح 9 فیصد اضافے سے 70 فیصد پر آگئی، سروے میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد سے کم ہوکر 33 فیصد پر دیکھی گئی۔ ایسوی ایٹڈ پریس کے سروے کے مطابق 67 فیصد نے ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔ امریکی سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی وجہ داخلی مسائل پر توجہ نہ ہونا ہے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات بہت اچھی رہی ، اسرائیل کے وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کا بھی منتظر ہوں۔ امریکی صدر نے کہا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی، لبنانی صدر 3 ہفتوں کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کر سکتے ہیں، امریکی صدر نے رواں سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن قائم ہونے کا بھی قوی امکان ظاہر کردیا۔ صدر ٹرمپ بولے وہ لبنان کےساتھ کام کرنے کیلئے تیارہیں تاکہ وہ خود کو حزب اللہ سے محفوظ رکھ سکے، ایران کو حزب اللہ کی فنڈنگ روکنا ہوگی۔ جی 20 سربراہی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا اگر جی20سربراہی اجلاس میں روسی صدر شرکت کرتے ہیں تو یہ بہت مددگارثابت ہوگا۔
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں
ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے صدر ٹرمپ کے بیان پر مشترکہ ردعمل میں کہا ہے کہ ایران میں کوئی شدت پسند ہے نہ اعتدال پسند، ہم سب ایرانی اور انقلابی ہیں۔ ایرانی صدر نےبدنیتی اورناکہ بندی کوحقیقی مذاکرات میں اصل رکاوٹ قرار دیدیا، باقرقالیباف نے کہا کہ امریکی ناکہ بندی میں جنگ بندی بے معنی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا رہبر معظم انقلاب کی مکمل پیروی کرتے ہوئے جارح کو پچھتانے پر مجبور کردیں گے۔ ادھر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ میدان جنگ ہو یا سفارتکاری مکمل مربوط محاذ ہیں، ایرانی پہلے سے کہیں متحد ہیں۔ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی ناکامی ایران کےتمام ریاستی اداروں کے اتحاد، ایک مقصد اور نظم وضبط میں جھلکتی ہے۔ ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا کہ ایران کی تیز رفتار کشتیاں اور سمندری ڈرونز امریکی بحریہ کے جہازوں کو تباہ کرنے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی آبنائے ہرمز تک پہنچنے کی ہمت بھی نہیں کرتے کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ ان کے انتہائی جدید سمجھے جانے والے جہازوں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے اندر سخت گیر اور نام نہاد اعتدال پسندوں کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران
اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہےکہ ایران پر حملوں اور اسے پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کےلیے امریکا کے گرین سگنل کا انتظار کررہےہیں۔ کاٹز نے کہا کہ اسرائیل جب دوبارہ حملے شروع کرے گا تو ایران کی اہم توانائی اور بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر اقوام متحدہ سے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت اچھے ہمسائے کے اصولوں پر چلیں، اپنی زمین تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
امریکی افواج کی بحرِ ہند میں
امریکی افواج نے بحرِ ہند میں کارروائی کرتے ہوئے ایران کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔ امریکی محکمہ جنگ نے دعویٰ کیا کہ جہاز ایم ٹی میجسٹک ایران سے تیل لے کر جا رہا تھا۔ امریکی محکمہ جنگ نے کہا کہ عالمی سطح پر میری ٹائم قوانین کے نفاذ کو جاری رکھیں گے تاکہ غیر قانونی نیٹ ورکس اور ایسے جہازوں کو روک سکیں جو ایران کی مدد کر رہے ہیں۔ یاد رہے اس سے پہلے امریکی فوج نے پیر کو ایرانی پرچم بردار بحری جہاز ایم وی توسکا پر حملہ کرکے اسے قبضے میں لے لیا تھا، سینٹ کام کی جانب سے جہاز پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کی جاچکی ہے۔ دوسری جانب ایران نے بھی گزشتہ روز آبنائے ہرز میں 2 بحری جہازوں پر قبضہ کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
ایران کے جلاوطن رہنما رضا
ایران کے جلاوطن رہنما رضا پہلوی پر برلن میں نامعلوم شخص نے لال رنگ پھینک دیا۔ رضا پہلوی پر برلن میں پریس کانفرنس کے موقع پر نامعلوم شخص کی جانب سے رنگ پھینکا گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رضا پہلوی کے ساتھ سکیورٹی موجود ہے اور اچانک ان پر ایک نامعلوم شخص نے لال رنگ کا پیسٹ پھینکا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ نامعلوم شخص نے کیچپ جیسا پیسٹ رضا پہلوی پر پھینکا جو ان کی گردن اور کندھے پر لگا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔
فرانس اور برطانیہ نے چھوٹی
فرانس اور برطانیہ نے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والے تارکین وطن کو روکنے کیلئے معاہدہ کرلیا۔ فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آنے والے تارکین وطن کو روکنے کیلئے برطانیہ اور فرانس نے 622 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر دستخظ کردیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت برطانیہ فسادات سے نمٹنے والے تربیت یافتہ افسران فرانس کے ساحلوں پر بھیجے گا۔ فرانس لاکھوں پاؤنڈ مالیت والے ڈرون اور 2 نئے ہیلی کاپٹر، انسانی اسمگلروں اور غیر قانونی تارکین وطن کا پتا لگانے کےلیے خریدے گا۔ اس حوالے سے برطانیہ کی وزیرداخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ فرانس کے ساتھ ہمارے تعاون کے سبب ہزاروں تارکین وطن کو برطانیہ آنے سے روکا گیا ہے۔
امریکا نے آبنائے ہرمز میں
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایران کی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے نئی منصوبہ بندی شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز، جنوبی خلیجِ عرب اور خلیجِ عمان کے اطراف ایران کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ رپورٹ میں منصوبوں سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان ممکنہ حملوں میں تیز رفتار چھوٹی کشتیوں، بارودی سرنگیں بچھانے والے جہازوں اور دیگر غیر روایتی عسکری وسائل کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی چھوٹی کشتیوں، سرنگیں بچھانے والے جہازوں اور ان وسائل کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے جن کی مدد سے تہران ان اہم آبی گزرگاہوں کو مؤثر طور پر بند کرنے اور انہیں امریکا پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔
ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریت سے متعلق پوسٹ میں بھارت کو جہنم کا گڑھا اور بھارتیوں کو لیپ ٹاپ گینگسٹر قرار دے دیا جس پر بھارتی تلملا اٹھے۔ انتہا پسند بی جے پی حکومت کی جانب سے منمناتا سار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ رپورٹس دیکھی ہیں اور بس وہ اتنا ہی کہیں گے ۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ توقع نہیں نریندر مودی ٹرمپ کو جواب دینے کی جرات کریں گے، مودی ایک کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں ، خمیازہ پورا بھارت بھگت رہا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور من چلوں نے ٹرمپ کے ریمارکس کو زبوں حالی پر درست تبصرہ کہنا شروع کردیا ۔
جلد بازی نہیں کروں گا،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کردیا۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے تیار ہیں اور ایران کے ساتھ ابھی معاہدہ کرسکتے ہیں، بہتر ڈیل کیلئے ایران کو موقع دیا جارہا ہے، ڈیل ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے ایران کاروبار نہیں کررہا، نہیں جانتے کہ ایران میں لیڈر کون ہے، ہم بات چیت کر رہے ہیں لیکن وہ اندرونی انتشارکا شکار ہیں۔ امریکی صدر نے ایران میں 75 فیصد تک اہداف حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔ امریکی صدر نے کہاکہ ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ممکنہ طور پر کچھ حد تک اپنی عسکری صلاحیت بحال کی ہو تاہم امریکی فوج ایک دن میں اسے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملے میں ایٹمی ہتھیار استعمال نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ طویل المدتی امن معاہدے کیلئے جلد بازی نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو دیرپا ہو۔ امریکی صدر بولے امریکیوں کو کچھ عرصے کے لیے گیس اورپیٹرول کی قیمتیں زیادہ ادا کرنے کی توقع رکھنی چاہیے۔
ٹرمپ کے جنگ بندی کے
ایرانی پارلیمنٹ کے مشیر اسپیکر مہدی محمدی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس اعلان کی کوئی اہمیت نہیں اور ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا۔ مہدی محمدی نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی دراصل بمباری کے مترادف ہے اور اس کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی میں توسیع دراصل ایک چال ہو سکتی ہے تاکہ اچانک حملے کیلئے وقت حاصل کیا جا سکے، اس لیے ایران کو خود پیش قدمی کرتے ہوئے صورتحال کا کنٹرول سنبھالنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر جنگ بندی میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے عراق کو امریکی
ٹرمپ انتظامیہ نے عراق کو امریکی ڈالر کی ترسیل معطل کرتے ہوئے فوج کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے پروگرام بھی منجمد کر دیےے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یہ اقدام ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا پر دباؤ بڑھانے کے لیے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل امریکی محکمۂ خزانہ کے حکام نے تقریباً 50 کروڑ ڈالر مالیت کے امریکی کرنسی نوٹوں کی کھیپ لے جانے والے ایک کارگو طیارے کی ترسیل روک دی تھی، جس کے بعد مذکورہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
ایران نے اسرائیلی جاسوس
ایران نے گرفتار اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص ایرانی سول ڈیفنس میں انتظامی عہدے پر فائز تھا اور اس پر الزام تھا کہ وہ خفیہ معلومات موساد کو فراہم کرتا رہا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم حساس نوعیت کی معلومات اسرائیلی انٹیلی جنس تک پہنچانے میں ملوث تھا، جس کے بعد اسے قانونی کارروائی مکمل ہونے پر پھانسی دی گئی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں جبکہ آزاد ذرائع سے خبر کی تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے۔
ایران جنگ میں بے دریغ استعمال
ایران جنگ میں مختلف اقسام کے میزائلوں کے بے دریغ استعمال کے باعث امریکا کے لیے مستقبل میں میزائلوں کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین اور امریکی محکمہ دفاع کے حالیہ جائزوں سے واقف تین ذرائع کا بتانا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی فوج نے اہم میزائلوں کے ذخائر نمایاں حد تک استعمال کر لیے ہیں جس کے باعث اگر آئندہ چند برسوں میں کوئی نئی جنگ چھڑتی ہے تو امریکا کو میزائلوں کی کمی کا خطرہ درپیش ہو سکتا ہے۔ سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے نئے تجزیے کے مطابق گزشتہ 7 ہفتوں کی جنگ کے دوران امریکی فوج نے اپنے Precision Strike Missiles کے ذخیرے کا کم از کم 45 فیصد استعمال کیا، بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والے THAAD میزائلوں کے ذخیرے کا کم از کم نصف استعمال کیا جبکہ پیٹریٹ فضائی دفاعی انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخیرے کا بھی تقریباً 50 فیصد استعمال ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے رواں سال کے آغاز میں میزائل پیداوار بڑھانے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کیے، تاہم ان میزائلوں کے حصول میں 3 سے 5 سال کا عرصہ درکار ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اگر موجودہ جنگ بندی برقرار نہیں رہتی تو امریکا کے پاس ایران کے خلاف جنگی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے تو ممکنہ طور پر کافی بم اور میزائل موجود ہیں تاہم امریکی ذخائر میں باقی رہ جانے والا اہم اسلحہ اب چین جیسے حریف کا سامنا کرنے کے لیے کافی نہیں اور ان ہتھیاروں کے ذخائر کو جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آنے میں ممکنہ طور پر کئی سال لگیں گے۔
ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع
مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ مہدی محمدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو مسترد کردیا۔ مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ مہدی محمدی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اس اعلان کی کوئی اہمیت نہیں اور ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا۔ مشیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی دراصل بمباری کے مترادف ہے اور اس کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا جنگ بندی میں توسیع دراصل ایک چال ہو سکتی ہے تاکہ اچانک حملے کے لیے وقت حاصل کیا جا سکے، اس لیے ایران کو خود پیش قدمی کرتے ہوئے صورتحال کا کنٹرول سنبھالنا ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہاکہ ایران پر حملہ نہ کریں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی جائے گی جب تک کہ ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔
آبنائے ہرمز امریکاکےکنٹرول
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی ہے اور آبنائے ہرمز امریکا کے کنٹرول میں ہے، کسی جہاز کو ایرانی بندرگاہ جانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا ایران معاشی بدحالی کا شکار ہے، آبنائےہرمزپرناکہ بندی سے ایران کو تقریباً 500 ملین ڈالر کا یومیہ نقصان ہورہاہے، ایران چاہتا ہے آبنائے ہرمز کھلے تاکہ وہ 5 سو ملین ڈالر روزانہ کما سکے، یہی وہ رقم ہے جو آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ایرانی کھو رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا امریکا نے آبنائےہرمزکی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے لیکن ایران آبنائے ہرمز کی بندش نہیں چاہتا، ایرانی صرف شرمندگی سے بچنے کیلئے کہہ رہے ہیں کہ ہرمز بند رہے۔ امریکی صدر بولے 4روز پہلے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا سر ایران ہرمز کھولنا چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا ہم نے ہرمز کھولی تو پھر ایران سے امریکا کبھی ڈیل نہیں کرسکےگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی پوری بحریہ سمندر کی تہہ میں ہے، ایران کی فضائیہ ختم ہو چکی ، اینٹی ائیر کرافٹ اور ریڈار کا صفایا کر دیا گیا ہے، ایران کی نیوکلیئر لیبز اور اسٹوریج ایریاز کو بی 2 بمباروں نے ختم کر دیا تھا، ان کے رہنما بھی مر چکے ہیں۔
امریکا کی جانب سے آبنائے
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی ختم ہونےکی صورت میں اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ اپنے بیان میں امیر سعید ایراوانی نے کہا کہ تہران کو کچھ ایسے اشارے ملے ہیں کہ امریکا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ امیر سعیدایراوانی نے مزید کہا کہ امریکی ناکہ بندی ختم ہونےکی صورت میں ہی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کریں گے، آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنا مذاکرات کی بحالی کے لیے شرط ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے بعد سے ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے 28 جہازوں کو واپس بھیجا ہے۔ ادھر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایران کا دعویٰ ٰہے کہ اس کے کچھ بحری جہاز امریکی ناکہ بندی کو توڑ کر آبنائے ہُرمُز سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
امریکی دفاعی بجٹ میں 42
امریکا کے دفاعی بجٹ میں 42 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پینٹاگون نے امریکی صدر کے مالی سال 2027 کے لیے دفاعی بجٹ کی مزید تفصیلات جاری کردیں، یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا 4 ہزار 181 کھرب 27 ارب روپے کا بجٹ ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 1.5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ میں بحری جہازوں، جیٹ طیاروں اور گولڈن ڈوم کے لیے 750 ارب ڈالر شامل ہیں۔ امریکی دفاعی بجٹ میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی پر بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ڈرون اور اینٹی ڈرون سسٹمز پر 74 ارب ڈالر خرچ ہوں گے، اسپیس ڈیفنس پروگرامز کے لیے 75 ارب ڈالر سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ میزائل دفاعی منصوبے “گولڈن ڈوم” کے لیے 18 ارب ڈالر جبکہ امریکا میکسیو سرحد کے لیے 2.3 ارب ڈالر سکیورٹی فنڈ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم
امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطا بق 14افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے کہا کہ ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگادی ہیں جبکہ ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام کے مطا بق پابندیوں کی زد میں آنے والے اہداف میں ایرانی طیارے بھی شامل ہیں، ایران، ترکیے اور متحدہ عرب امارات میں موجود عناصر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
برطانیہ کا اسکولوں میں اسمارٹ
برطانیہ نے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر باقاعدہ پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے چلڈرنز ویلبیئنگ اینڈ اسکولز بل میں ترمیم کا ارادہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم Jacqui Smith کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کی توجہ بہتر بنانا اور اسکولوں میں نظم و ضبط قائم رکھنا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر اسکول پہلے ہی موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا چکے ہیں لیکن اب اسے قانون بنا کر تمام اداروں کے لیے لازمی کیا جا رہا ہے۔
ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو بہت اچھی نہیں ہیں، وہ چیزیں چین کی طرف سے تحفہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تھوڑا سا حیران ہوا، لیکن چونکہ میرے چین کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک انڈراسٹینڈنگ ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایک جہاز پکڑا ہے جس میں کچھ چیزیں ہیں جو بہت اچھی نہیں ہیں، وہ چیزیں چین کی طرف سے تحفہ ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے دنوں اشارہ دیا تھا کہ اگر بیجنگ نے تہران کو ہتھیار فراہم کیے تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
سوئیڈن کا اسکولوں کو روایتی کتابوں
سوئیڈن نے اپنی تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ سوئیڈن نے اسکولوں میں ڈیجیٹل لرننگ کم کرنے اور روایتی کتابوں، کاپیوں اور قلم کی طرف واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت “from screen to paper” مہم چلائی جا رہی ہے جب کہ پری اسکولز میں ڈیجیٹل آلات کا استعمال ختم کردیا گیا ہے اور کم عمر بچوں کو ٹیبلٹس نہیں دیے جا رہے۔ ٹیک ماہرین اور کچھ اساتذہ نے خبردار کیا ہے کہ ڈیجیٹل مہارتوں میں کمی مستقبل میں طلبہ کے روزگار اور معیشت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔
ایران جنگ: تیل کی قیمت 5
اسلام آباد: عالمی مالیاتی منڈیاں منگل کے روز اس وقت محتاط ہوگئیں جب تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد تک اضافہ ہوا، جس نے برینٹ کروڈ کو 100 ڈالر کی حد کے قریب پہنچا دیا، کیونکہ ایران تنازع میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگ بندی کے مذاکرات پر غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو پریشان کر دیا۔ برینٹ کروڈ 4.30 ڈالر (4.5فیصد ) اضافے کے ساتھ 99.78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.75 ڈالر (5.3 فیصد) اضافے سے 94.36 ڈالر پر پہنچ گیا، جو حالیہ ہفتوں میں ایک دن کے اندر ہونے والے سب سے بڑے اضافے میں سے ایک ہے۔ قیمتوں میں یہ تیزی نئی فوجی کشیدگی اور سفارتی کوششوں کے تعطل کے بعد سپلائی میں خلل کے خدشات کی وجہ سے دیکھی گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اشارے کے بعد کہ وہ ایران جنگ میں جلد ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع نہیں کریں گے، مارکیٹ کے جذبات مزید کمزور ہو گئے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکی افواج ’’جانے کے لیے بے تاب‘‘ ہیں۔ مارکیٹ نے اس غیر یقینی صورتحال پر بھی ردعمل دیا کہ آیا ایران آخری لمحات کے امن مذاکرات میں شرکت کرے گا یا نہیں، جس نے طویل تنازع کے خدشات کو مزید بڑھا دیا۔ امریکا میں، اتار چڑھاؤ کے درمیان حصص (ایکویٹیز) گراوٹ پر ختم ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ نصداق کمپوزٹ میں زیادہ تیزی سے گراوٹ آئی کیونکہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی اور شرح نمو کے بارے میں خدشات پیدا کر دیے۔ ڈاؤ جونز انڈسٹری ایورج نسبتاً مستحکم رہا، جسے توانائی اور دفاعی شعبے کے حصص میں ہونے والے اضافے سے سہارا ملا۔ تجارت پر ’’سیکٹر روٹیشن‘‘ (شعبہ جاتی تبدیلی) حاوی رہی، جس میں تیل کی بڑی کمپنیوں کے حصص میں زبردست تیزی دیکھی گئی جبکہ ٹیکنالوجی، صارفین اور ایئر لائنز کے حصص ایندھن کی زیادہ لاگت اور طلب میں کمی کی توقعات کے باعث دباؤ کا شکار رہے۔ یورپی حصص میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، اور اسٹاکس یورو 600 معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ توانائی اور دفاعی شعبے کے حصص آگے بڑھے، لیکن ٹرانسپورٹ، صنعتی شعبے اور ہوا بازی میں ہونے والے نقصانات نے مجموعی کارکردگی کو نیچے دھکیل دیا۔
ہمیں ڈالر کی کمی نہیں،
دبئی: امریکا میں تعینات اماراتی سفیریوسف العتیبہ نےکہا ہےکہ امارات کو کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔ واشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن پر امریکا امارات حکام کی اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی۔ امریکا میں اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے کہا کہ اماراتی معیشت مضبوط ہے اور ڈالر کی کمی نہیں، متحدہ عرب امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ اماراتی سفیر نے مزید کہا کہ امارات کے پاس 2 ٹریلین ڈالر کےسرمایہ کاری فنڈز ہیں اور 300 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام کی امریکی فیڈرل ریزرو حکام سےکرنسی سوئپ پربات چیت جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہاکہ ایران پر حملہ نہ کریں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا، اس لیے جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع رہے گی جب تک کہ ایران کی جانب سے تجاویز پیش نہیں کی جاتیں۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھے اور ہر لحاظ سے تیار رہے۔ دوسری جانب مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ مہدی محمدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو مسترد کردیا۔ مشیر مہدی محمدی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اس اعلان کی کوئی اہمیت نہیں، ایران کے خلاف جاری ناکہ بندی دراصل بمباری کے مترادف ہے اور اس کا جواب فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جانا چاہیے۔
ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری
ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس یاسمین انصاری نے کہا ہے کہ انہیں ایران جنگ کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ یاسمن انصاری نےبتایا کہ ان کے اہلخانہ اور عملہ بھی ہراسانی اور دھمکیوں کا نشانہ بن رہے ہیں، جبکہ ان کے بارے میں جھوٹی معلومات اور اے آئی سے تیار کردہ تصاویر بھی پھیلائی جا رہی ہیں، حتیٰ کہ یہ غلط دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ وہ اور ان کے والدین امریکی شہری نہیں ہیں۔ کانگریس وومن نے مزید کہا کہ وہ امریکی صدر اور وزیر جنگ کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہیں گی۔
امریکا "سرینڈر" چاہتا ہے
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کے امریکا پر اعتماد نہ ہونے کی وجوہات تاریخی بد اعتمادی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے غیر تعمیری اور متضاد اشارے تلخ پیغام دیتے ہیں، بامعنی مذاکرات کی بنیاد معاہدے پورے کرنے پر ہوتی ہے۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے امریکا پر اعتماد نہ ہونے کی وجوہات تاریخی بد اعتمادی ہے، امریکا ایران سے "سرینڈر" چاہتا ہے جب کہ ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی۔
ایرانی عوام کے حکومت کے
جنگ بندی ختم ہونے کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی ایران میں حکومت کے حق میں مظاہروں میں تیزی آگئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خرم آباد شہر کے مغربی علاقے میں ایرانی حکومت اور افواج کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئیں۔ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران کو صدر ٹرمپ کی جانب سے نئی دھمکی سامنے آنے کے بعد ایران میں مظاہروں کے دوران اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں۔ اصفحان میں کیے گئے مظاہرے میں ایسی برقعہ پوش خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جو خود کو کلاشنکوف اور راکٹ لانچروں سے لیس کیے ہوئے تھیں۔
لارڈ مینڈلسن کی امریکا میں
لندن: جانچ کے طریقہ کار میں ناکامی کے باوجود لارڈ مینڈلسن کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو مشکل میں ڈال دیا ۔ کیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ایپسٹین اسکینڈل میں شریک پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تقرری نہیں ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کی ذمہ داری لیتا ہوں، حکام سے کہا ہے کہ پتا کریں کہ یہ فیصلہ کس نے کس بنیاد پر کیا؟ کنزرویٹیو لیڈر کیمی بیڈینوک نےکہا کہ وزیر اعظم دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرا کر ان کے کیرئیر ختم کر رہے ہیں جب کہ وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ مزید براں وزیراعظم کو جھوٹا کہنے پر 2 اراکین زارا سلطانہ اور لی اینڈرسن اجلاس سے باہر کردیے گئے۔
تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کیلئے
اسرائیل کی بربریت کا نشانہ بننے والے تباہ حال غزہ کی تعمیر نو کے لیے 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ اقوم متحدہ اور یورپین یونین نے غزہ ریپڈ ڈیمیج اینڈ نیڈز اسسمنٹ رپورٹ جاری کردی جس میں 24 ماہ کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ اقوم متحدہ اور یورپین یونین کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی تعمیر نو کے لیے 71.4 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔
آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل
آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو افسر ٹم کُک نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹم کُک کی جگہ کمپنی میں ہارڈوئیر انجینئرنگ کے سربراہ جان ٹرنس لیں گے۔ ٹم کُک نے اسٹیو جابز کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا اور تقریباً 15 برس تک ایپل کے سی ای او رہے۔ ان کےدور میں کمپنی کی مارکیٹ قدر 3.6 ٹر یلین ڈالر بڑھی۔
ایسے کسی بھی شخص کو گرفتار
ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم پیٹر میگیار نے اسرائیلی وزیراعظم نین یاہو کی گرفتاری پر کہا کہ ان کی حکومت کسی بھی ایسے عالمی رہنما کو گرفتار کرے گی جس کے وارنٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جاری ہوئے ہوں۔ پیٹر میگیار سے صحافی نے سوال کیا کہ اگر اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو ہنگری کے دورے پر آئے تو کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا؟ اس پر پیٹر میگیار نے جواب دیاکہ ان کی حکومت کسی بھی ایسے عالمی رہنما کو گرفتار کرے گی جس کے وارنٹ بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جاری ہوئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بین الاقوامی فوجداری عدالت سے علیحدگی کا عمل بھی روکے گی جسے سابق وزیراعظم وکٹر اوربان نے شروع کیا تھا۔ ہنگری کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم کا یہ اقدام مبینہ طور پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات پر ممکنہ گرفتاری وارنٹس سے تحفظ دلوانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔
سیزفائرکی خلاف ورزی سفارتی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کو سفارتی عمل میں بڑی رکاوٹ قرار دیدیا، عراقچی نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے کہ آگے کیسے بڑھاجائے۔ گفتگو میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل قریبی رابطے اور مکالمے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ادھر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی روسی ہم منصب سے بھی گفتگو ہوئی ، عباس عراقچی نے روسی ہم منصب سے کہا کہ امریکا کا غیر قانونی رویہ اور تضاد سے بھرپور مؤقف سفارت کاری کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے بتایا کہ ایران امریکی رویے کا جائزہ لے گا اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب فیصلہ کرے گا۔
ایران کیساتھ جلد ڈیل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی مگر وہ جلد بازی میں کوئی بُری ڈیل نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے ڈیل ہونے تک ایران کی بحری ناکہ بندی بھی برقرار رکھنے کا اعلان کردیا اور بتایا کہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر آج اسلام آباد جا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ایران سے جو معاہدہ کرنے جا رہے ہیں وہ اوباما کے جوہری معاہدے سے بہتر ہو گا، دنیا فخر کرے گی، امریکی صدر نے خبردار کیا کہ بدھ تک ڈیل نہ ہوئی تو جنگ یقینی ہے۔ امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ڈیل کیلئےکسی دباؤ میں ہونے سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں کو غلط قرار دیا۔ امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور اور غدار قرار دیا، بولے ڈیموکریٹس امریکی فوج اور ٹرمپ انتظامیہ کی کامیابیوں کو کم ظاہرکررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ جنگ بہت بڑے پیمانے پر جیت رہے ہیں، فیک نیوز میڈیا ایران کی جیت کی دعائیں کر رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔
تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ،
یمن کے حوثی گروپ نے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے باب المندب کو بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔ آبنائے با ب المندب بند ہونے سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثی قیادت کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ اس اہم گزرگاہ کو بند کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر آبنائے باب المندب بند کی گئی تو اسے دوبارہ کھلوانا کسی بھی طاقت کے بس میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ایسی پالیسیوں کا خاتمہ کرے جو خطے میں امن کے قیام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق باب المندب دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کہنے
سابق نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلا۔ کملا ہیرس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بنیامین نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلا۔ کملا ہیرس کے مطابق ایک ایسی جنگ کا آغاز کیا گیا جسے امریکی عوام کی حمایت حاصل نہیں تھی، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں امریکی فوجیوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوئے۔ سابق نائب صدر نے مزید کہا کہ خارجہ پالیسی کے ایسے فیصلے نہ صرف خطے بلکہ خود امریکا کے لیے بھی سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
ٹرمپ کو ایران کے جوہری حقوق
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امن کے راستے پر قائم ہے اور خطے کے استحکام و سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران جنگ کے دائرہ کار کو بڑھانا نہیں چاہتا اور ہمیشہ امن و استحکام کی پالیسی پر گامزن رہا ہے۔ ایرانی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایران کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز حاصل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر یہ مؤقف اختیار کرتے ہیں کہ ایران اپنے جوہری حقوق استعمال نہیں کر سکتا، تاہم وہ یہ واضح نہیں کرتے کہ ایران نے آخر کون سا جرم کیا ہے۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک یا رہنما کسی قوم کو اس کے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کر سکتا۔ ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کا جائز حق رکھتا ہے۔
امریکا بین الاقوامی سمندروں
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا بتانا ہے کہ امریکا بین الاقوامی سمندروں میں موجود ایرانی آئل ٹینکروں اور تجارتی جہازوں پر قبضہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا اس اقدام سے ایران پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے تاکہ وہ آبنائے ہرمز کھول دے اور اپنے ایٹمی پروگرام پر امریکا کو رعایتیں دے۔ دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز پر نیا آرڈر نافذ ہوگا، ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی نیوی کی اجازت لازمی ہوگی۔ پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا کہ ایران کی جانب سے طے کیے گئے راستے پر جہاز سفر کریں گے جب کہ نیول جہازوں کے گزرنے پر سخت پابندی ہے۔ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی نہیں اپنے دوستوں کی ناکہ بندی کی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی باتوں کو کوئی نہیں سنتا۔ یاد رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات کے خاتمے پر آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔
ایران پر مسلط جنگ دوبارہ
ایرانی فوج کے بریگیڈئیر جنرل محمد رضا کا کہنا ہے کہ ایران پر مسلط جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں محمد رضا نے کہا کہ امریکاکسی بھی صورت ایران کی میزائل بنانےکی صلاحیتوں کو روک نہیں سکتا۔ انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پرمسلط جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو اس بار یہ عالمی جنگ میں تبدیل ہوگی اور اس ماہ تیار کیے گئے میزائلوں سے جواب دیا جائےگا۔ خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر 28 فروری کو تباہ کن حملہ کیا گیا تھا جس کے جواب میں ایران نے بھی بھرپور جوابی کارروائیاں کی تھیں اور دونوں فریقین کے درمیان 40 روز تک جنگ چلی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے دونوں ممالک دو ہفتوں کی جنگ بندی پر آمادہ ہوئے جس کے بعد 11 اپریل کو دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات بھی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کی لبنان جنگ
اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا ۔ اس حوالے سے لبنانی حکام کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار مکان یا تو مکمل تباہ ہوگئے یا انہیں شدید نقصان پہنچا ، لبنان پر اسرائیلی حملے میں یو این امن مشن کا فرانسیسی فوجی بھی مارا گیا۔ ادھر جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 9 سے زائدزخمی ہو گئے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ زخمی 9 فوجیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن پسندوں پر حملے قابل قبول نہیں، لبنان میں امن پسندوں کی شہادت کا یہ حالیہ ہفتوں میں تیسرا واقعہ ہے، یہ حملے بند ہونے چاہئیں، فریقین جنگ بندی اور دشمنیوں کا خاتمہ کریں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے اندر خود ساختہ یلو لائن بنا دی ہے، لبنانی دیہات میں گھروں کی تباہی، گولہ باری اور مشین گن سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں بھی اسی طرح کی یلو لائن بنائی گئی تھی۔
ایران پر مسلط جنگ کے
ایران پر مسلط جنگ کے دوران امریکا کی جانب سے ایرانی اسپتال پر ایک حملےکی اب تک نہ دیکھی گئی ویڈیو سامنے آگئی۔ روسی میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتال مریضوں، تیمارداروں سے بھرا ہوا تھا، میزائل حملے کے بعد اسپتال کے در و دیوار لرزنے لگے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حیرت زدہ لوگ پریشانی کے عالم میں اسپتال کے ایک حصے سے دوسرے حصہ کی طرف دوڑتے رہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ حملے سے ہونے والی تباہی کے دوران بھی 2 نومولود بچوں کو اسپتال سے لے کر نکالنے والی ڈاکٹر کو ہیرو قرار دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے جنیوا کنونشن کے تحت طبی مراکز کو جنگ میں بھی تحفظ حاصل ہوتا ہے اوراسپتالوں پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
ٹرمپ کی ایک رات میں ایرانی
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جنگ بند کرنے سے پہلے کہا تھا کہ وہ ایک رات میں ایرانی تہذیب اجاڑنے والے ہیں۔ سوئیڈن میں ایرانی سفارتخانے نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں ایران کی تہذیب و ثقافت کی آئینہ دار مسجد دکھائی گئی ہے۔ اصفحان میں واقع یہ مسجد تقریباً 400 سال پہلے بنائی گئی تھی، اس وقت لاؤڈ اسپیکر کا نام ونشان تک نہ تھا۔ فن تعمیر کی شاہکار مسجد کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس مسجد میں ایک مقام ایسا ہے جہاں کھڑے ہو کر اذان دی جائے یا باآواز بلند نماز پڑھی جائے تو اس کی بازگشت وسیع وعریض مسجد میں بخوبی سنائی دیتی ہے۔ ایک شخص نے نئےنوٹ کو محض سیدھا کرنے کی کوشش کی تو تیز آواز گونجی۔ سوئیڈن میں ایرانی سفارتخانےنے پہلی صدی عیسوی میں بنائے گئےگرجاگھرکی ویڈیوبھی جاری کردی۔
روز کسی ایسے صدر کی ٹوئٹ نہیں
برازیل کے صدر لُولا ڈی سلوا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر روز ایسا ٹوئٹ پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس میں دنیا کو دھمکیاں دی گئی ہوں اور جنگ کے اعلانات کر رکھے ہوں۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں دنیا کے ترقی پسند رہنماؤں کی کانفرنس سے خطاب میں صدر لُولا ڈی سلوا نےکہا کہ ایران جنگ روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ ارکان کو اپنے رویّے میں تبدیلی لانا پڑے گی۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صبح جاگ کر اور ہر رات سونے سے پہلے کسی صدر کا یہ ٹوئٹ پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس میں اس نے دنیا کو دھمکیاں دے رکھی ہوں اور جنگ کے اعلانات کر رکھے ہوں۔
کسی ملک پر حملہ کرنے
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے ہم کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، ہم اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمارا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے، ہم جنگ بڑھانا نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا نہ ہی ہم نے کوئی جنگیں یا تنازعات شروع کیے، ہم کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، ہم اپنے دفاع کا قانونی اور جائز حق استعمال کر رہے ہیں۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ٹرمپ کو کوئی حق نہیں کہ وہ عوام کو اس کے حقوق سے روکے، ٹرمپ کو حق نہیں کہ وہ کہے، ایران اپنے جوہری حقوق سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا، دشمن نے انفرا اسٹرکچر، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے کیے، ایرانی تہذیب تباہ کرنے، اسے پتھرکے دور میں بھیجنے کے بیانات دشمن کے عزائم ظاہر کرتے ہیں۔
واشنگٹن میں ایران کی صورتحال پر اہم
واشنگٹن: ایران کی صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں اہم اجلاس ہوا جس میں صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی۔ اجلاس میں نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھےجنہوں نے اسلام آباد ٹاکس میں امریکی وفد کی قیادت کی تھی اور اگلے مذاکرات بھی انہی کی قیادت میں ہونے کاامکان ظاہر کیا گیاہے۔ سچویشن روم میں منعقد اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی صورتحال اور ایران سے مذاکرات پر بات پر گفتگو کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں صدر ٹرمپ نے کم سے کم ایک مرتبہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس ایسے وقت منعقد کیا گیا جب 3 روز بعد امریکا ایران جنگ بندی کی 15 روزہ مدت ختم ہورہی ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ اسی ہفتے ڈیل متوقع ہے تاہم امریکا ایران مذاکرات کی نئی تاریخ تاحال طے نہیں کی جاسکی۔ وائٹ ہاؤس نے سچویشن روم اجلاس سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران کیخلاف
امریکا کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران جنگ میں دھکیلا۔ کملا ہیرس نے کہاکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ پر مجبور کیا، ٹرمپ ایک ایسی جنگ میں دھکیلے گئے جس میں امریکی عوام کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔ سابق امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایران جنگ سے امریکی فوجیوں کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے، ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ امریکی عوامی خواہشات کے خلاف ہے۔
امریکا سے مذاکرات کی تاریخ
ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کی تاریخ اسی وقت دی جاسکتی ہے جب تک دونوں ملک مشترکہ فریم ورک پر متفق نہیں ہوجاتے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی تھی مگر امریکا نے پھر حد سے زیادہ مطالبات رکھ دیےاوریہی بات سمجھوتہ نہ کرنے کا سبب بنی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران صرف اسی بات پر متفق ہوگا کہ عالمی قوانین کے تحت تمام حقوق ایران کو حاصل رہیں۔ دنیا کیلئے ایک اور ایران کیلئے دوسرا عالمی قانون نہیں چل سکتا۔
ہم نے باب المندب بندکردی
یمنی تنظیم انصاراللہ کےسینئر عہدیدار حسین العزی کا کہنا ہے اگر ہم نے باب المندب بندکردی توکوئی بھی اسے نہیں کھول سکےگا۔ حسین العزی نے کہا کہ ٹرمپ اوراس کےساتھی امن کی راہ میں رکاوٹ بننےوالےاقدامات ترک کردیں، امریکی صدر اوراس کےساتھی ہمارے لوگوں کےحقوق کااحترام کریں۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگل
الجزیرہ نے دو پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ عرب میڈیا سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع ہے اور ان کا یہ اندازہ کئی عوامل پر مبنی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے دو لاجسٹک طیارے نور خان ائیر بیس پر اتر چکے ہیں، ائیرپورٹ سے اسلام آباد کے ریڈ زون تک جانے والی سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں جو سکیورٹی کے سخت انتظامات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروایا جا رہا ہے اور جمعہ تک کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں ہے۔
امریکاکیساتھ آئندہ دنوں میں
سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اہم اختلافات باقی ہیں۔ ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ان اختلافات میں جوہری معاملات اور سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت شامل ہیں۔ ایرانی عہدیدار نے جنگ بندی میں توسیع سمیت آنے والے دنوں میں ایک ابتدائی ڈیل ہونے کا امکان ظاہر کردیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ ابتدائی ڈیل پابندیاں ہٹانے، جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول پر بات چیت کیلئے اسپیس پیدا کر سکتی ہے۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اگر ایران کے مطالبات تسلیم ہوتے ہیں تو ایران دنیا کو اپنے جوہری کام کی پرامن نوعیت کا یقین دلانے کیلئے تیار ہے تاہم آبنائے ہرمز کھولنا امریکا، ایران جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنےکی اجازت نہیں۔
ایران کی افزودہ یورینیم امریکا
ایران نے افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنا کبھی ایران کیلئے آپشن نہیں رہا۔ ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئےکہا کہ افزودہ یورینیم کسی صورت کہیں اور منتقل نہیں کیا جائےگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہو گیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو بھی امریکا کے حوالے کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔
ہرمز پر نیا آرڈر نافذ ہوگا،
ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز پر نیا آرڈر نافذ ہوگا، ہرمز سے گزرنے کیلئے ایرانی نیوی کی اجازت لازمی ہوگی۔ پاسداران نے کہا کہ ایران کیجانب سے طے کیے گئے راستے پر جہاز سفر کریں گے جبکہ نیول جہازوں کے گزرنے پر سخت پابندی ہے۔ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ٹرمپ نے ایران کی نہیں اپنے دوستوں کی ناکہ بندی کی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی باتوں کو کوئی نہیں سنتا۔ یاد رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ آمد و رفت اُس مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے کے مطابق ہوگی جس کا اعلان پہلے ہی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران کی جانب سے کیا جا چکا ہے، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے تحت کام کرتی ہے۔
ایران سے ڈیل درست انداز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل اچھی طرح سے جاری ہے، مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے۔ امریکی صدر نے ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں ایران سے ایٹمی زرات واپس لانےکا اعلان کیا اور کہاکہ امریکا ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کرےگا۔ صدر ٹرمپ بولے ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران سے ڈیل کے تحت رقم کا تبادلہ بھی نہیں کیا جائےگا۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم سے اظہار تشکر کیا، امریکی صدر نےکہاکہ پاکستان کے وزیراعظم او ر فیلڈ مارشل زبر دست شخصیات ہیں، انہوں نے مدد کی، میں دونوں پاکستانی شخصیات کا بہت شکر گزار ہوں۔ امریکی صدر نے سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین ، یہ تمام ممالک شاندار ہیں، سب نے بہت مدد کی، ان ممالک میں بہت ہمت ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا نیٹو کی جانب سےکال موصول ہوئی، مدد کے لیے پوچھا جا رہا تھا، لیکن ہمیں 2 ماہ پہلے ان کی مددکی ضرورت تھی، اب بالکل نیٹوکی مدد درکارنہیں، دراصل ہمیں نیٹو کی مدد کی کبھی ضرورت تھی ہی نہیں، نیٹو کو ہماری ضرورت ہے۔
امریکا نے روسی تیل کی خرید
امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کے لیے ہٹا دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ روس سے تیل 16 مئی تک بغیر کسی پابندی کے خریدا جا سکے گا۔ محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی منڈیوں میں پیدا ہونے والی تیل کی قلت کو دور کرنا ہے۔ واضح رہے امریکا نے پہلے بھی ایک ماہ کے لیے روس کے تیل سے پابندیاں ہٹائی تھیں جو 11 اپریل کو دوبارہ نافذ کر دی گئی تھیں۔
روس اور بھارت کے درمیان
روس اور بھارت نے ایک دوسرے کے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی کا 5 سالہ معاہدہ کرلیا۔ روسی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک نے فوجیوں کی تعیناتی کا 5 سالہ معاہدہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی بھی ایک وقت میں ایک ملک زیادہ سے زیادہ5 فوجی جہاز، 10 لڑاکا طیارے اور 3 ہزار فوجی میزبان ملک کے علاقے اور فضا میں رکھ سکے گا۔
بھارت: شادی میں رس گلے
بھارت میں ایک سفاک شخص نے رس گلے لینے پر بچے کو تندور میں پھینک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں کا رہائشی 11 سالہ چمن والدہ کے انتقال کے بعد سے اپنی نانی کے ساتھ رہتا تھا، چمن اپنی نانی کے ساتھ کسی رشتے دار کی شادی میں گیا تھا جہاں وہ کھانے پکانے کے حصے میں گیا اور رسہ گلے لینے لگا جس پر کیٹرنگ والے نے بچے پر غصہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بچے کے بار بار رس گلے لینے پر موقع پر موجود کیٹرنگ ٹھیکیدار ناراض ہو گیا، ملزم نے پہلے بچے کو پکڑ کر ڈرایا پھر اسے اٹھا کر جلتے ہوئے تندور کے قریب لے گیا جس دوران بچہ توازن کھو بیٹھا اور تندور میں جاگرا۔ بچے کے رونے کی آواز سن کر موقع پر موجود لوگ فوری تندور کے پاس جمع ہوئے اور بچے کو تندور سے باہر نکالا جس سے بچے کا چہرہ اور کمر شدید جھلس چکی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چمن کو فوری طور پر علاج کے لیے ایودھیا میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور پھر اسے لکھنؤ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فوری فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ایران سے ڈیل درست انداز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل اچھی طرح سے جاری ہے، مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے۔ امریکی صدر نے ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں ایران سے ایٹمی زرات واپس لانےکا اعلان کیا اور کہاکہ امریکا ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کرےگا۔ صدر ٹرمپ بولے ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران سے ڈیل کے تحت رقم کا تبادلہ بھی نہیں کیا جائےگا۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم سے اظہار تشکر کیا، امریکی صدر نےکہاکہ پاکستان کے وزیراعظم او ر فیلڈ مارشل زبر دست شخصیات ہیں، انہوں نے مدد کی، میں دونوں پاکستانی شخصیات کا بہت شکر گزار ہوں۔ امریکی صدر نے سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین ، یہ تمام ممالک شاندار ہیں، سب نے بہت مدد کی، ان ممالک میں بہت ہمت ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا نیٹو کی جانب سےکال موصول ہوئی، مدد کے لیے پوچھا جا رہا تھا، لیکن ہمیں 2 ماہ پہلے ان کی مددکی ضرورت تھی، اب بالکل نیٹوکی مدد درکارنہیں، دراصل ہمیں نیٹو کی مدد کی کبھی ضرورت تھی ہی نہیں، نیٹو کو ہماری ضرورت ہے۔
ایران سے متعلق ہمارے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران سے متعلق ہمارے پاس اچھی خبر ہے، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا کی ایرانی بندرگاہوں پر پابندی برقرار رہے گی، کل کچھ ہونے والا ہے،میرے خیال میں یہ بہت مثبت چیز ہوگی، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کل ایک بہت اچھی اورذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، ایک ایسی شخصیت جسے اپنے ملک اور ملک سے باہر کی بہت فکر ہے، ہم کل صبح ایک غیرمعمولی نیوزکانفرنس کرنے جا رہے ہیں، کل کا ایونٹ براہ راست اس سے متعلق نہیں، لیکن سوالات اسی پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہماری ناکہ بندی کامیابی کے ساتھ جاری ہے، ایران کے ساتھ پہلے ہی بہت سے معاملات پراتفاق ہوچکا ہے، ایرانی قیادت اپنے لوگوں کومطمئن کرنے کے لیے کچھ مختلف کہہ رہی ہے، میں صرف درست اور سیدھی بات کر رہا ہوں ۔ امریکی صدر کا کہنا تھا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے ، میرے نمائندے مذاکرات کر رہے ہیں، حتمی فیصلہ میں کرتا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ ہونےکےبعد ہم ایران سےنیوکلیئر مواد لے کرامریکا لے آئیں گے، اگرایسا نہ ہوا تو ہم اورزیادہ سخت طریقے سے نیوکلیئرمواد حاصل کریں گے، ممکن ہے میں جنگ بندی میں توسیع نہ کروں لیکن ناکہ بندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کو دوبارہ ایک مستحکم ملک بنانے میں مدد کریں گے، لبنان نے طویل عرصے تک مشکلات کا سامنا کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم سےکچھ معاملات پر ہمارے اختلافات ہیں لیکن نیتن یاہو ایک اچھے شراکت دار رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو ہر قسم کے کمرشل جہازوں کے لیے کھول دیا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے کھلے رہنے کی شرط سیز فائر سے مشروط ہو گی، اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیں گے۔
امریکاایران مذاکرات کا دوسرا
امریکی ٹی وی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکا نے ایران مذاکرات کے شیڈول کی تصدیق نہیں کی۔ خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا۔ امریکی وفد کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کی تھی جبکہ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل تھے۔ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسلام آباد مذاکرات کے بعد دونوں وفود نے چند معاملات پر اتفاق کرتے ہوئے ایک اور ملاقات پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو بھی امریکا کے حوالے کرنے پر تیار ہو گیا ہے جو دھول بن چکا ہے۔ امریکی صدر نےکہاکہ ایران سے امریکا کی بہت اچھی بات چیت چل رہی ہے، ایران کے ساتھ امریکاکی ڈیل بہت قریب ہے، مذاکرات کا نیا دوراسی ہفتے ممکن ہے، ایران پہلے جن باتوں پر تیار نہیں تھا، اب ان پر تیار ہے، ایران سے معاہدہ ہو گیا تو پاکستان جاؤں گا۔ صدر ٹرمپ نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بم باری سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ لبنان اور اسرائیل کی جنگ بندی پر کہا کہ انہوں نے لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاوس بلایا ہے، حزب اللہ سے بات چیت لبنانی حکومت کرےگی۔ امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایک بار پھر تعریف کی اور کہا یہ دونوں زبردست آدمی ہیں۔
اقوام متحدہ نے ہُرمز کی
اقوام متحدہ نے آبنائے ہُرمز کی بندش سے دنیا کو درپیش بڑے غذائی بحران سے خبردار کر دیا۔ چیف اکانومسٹ برائے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (فائو) اقوام متحدہ میکسیمو ٹوریرو نے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، سوڈان، کینیا، برازیل اور تھائی لینڈ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں اگلی فصلیں لگانے کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا آبنائے ہُرمز سے دنیا کا 35 فیصد تیل، 20 فیصد قدرتی گیس اور دنیا کی ضرورت کی 20 سے 30 فیصد کھاد گزرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی بندش سے یہ سب رکا ہوا ہے، کسان کو کھاد نہیں ملے گی تو وہ فصل کم لگائےگا، جو فصل لگےگی وہ کھاد کی عدم دستیابی سے اچھی پیداوار نہیں لائے گی اور اچھی پیداوار نہ ہونے سے غذا کی کمی ساری دنیا میں ہوگی۔ میکسیمو ٹوریرو نےکہاکہ اگر چند دنوں میں آبنائے ہُرمز کھل بھی جاتی ہے تو تیل، کھاد اور گیس کی آمدروفت کو معمول پر لانے کا آغاز تین ماہ سے پہلے نہیں ہوسکے گا اور جو تباہی ہوچکی ہے، اس سے باہر آنے میں مہینوں لگ جائیں گے۔
مکمل حقوق تسلیم کیے جانے
تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہےکہ مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں چھوڑیں گے۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو میں محسن رضائی نے کہا کہ امریکی مسلسل جنگ سے خوف زدہ ہیں ور ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی لانچر امریکی بحری جہازوں کو ڈبونے کے لیے تیار ہیں، مکمل حقوق تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز نہیں چھوڑیں گے۔ محسن رضا نے مزید کہا کہ اگر ایرانی بحریہ تباہ ہوچکی ہے تو پھر امریکا آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرات کیوں نہیں کررہا۔
جنگ روکنے میں پاکستان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ روکنے میں پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک امن، استحکام اور خطے میں برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، انہوں نے واضح کیاکہ ایرانی عوام کا وعدے توڑے جانے کی وجہ سے امریکا پر اعتماد نہیں اور زور دیا کہ عالمی قوانین اور اصولوں کے تحت ایرانی قوم کے حقوق برقرار رہنے چاہیں۔ صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اس تنازعے میں فاتح بن کر نہیں ابھرے گا، تنازعے سے خطے کے ممالک اور دنیا سنگین نقصانات اٹھائے گی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ صیہونی رجیم اپنے عزائم کے تعاقب میں ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلامی امہ کا اتحاد صیہونی رجیم کے عزائم پورے ہونے سے روکے گا۔ صدر پزشکیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کی سکیورٹی خطے کے ممالک کو یقینی بنانا چاہیے۔
ایرانی اسپیکر کا لبنان جنگ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ریاست پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہار تشکر کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے لبنان جنگ بندی کو حزب اللہ کی ثابت قدمی اور اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےکہا ہم اس جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے اور مکمل کامیابی کے حصول تک ایک ساتھ رہیں گے اور اس پیش رفت کو مکمل فتح کے حصول تک محتاط انداز میں آگے بڑھایا جائےگا۔ اسپیکر نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
لبنان اور اسرائیل کے درمیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے لبنان کے نہایت معزز صدر جوزف عون اور اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ انتہائی شاندار گفتگو کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اپنے ممالک کے درمیان امن کے حصول کے لیے وہ باضابطہ طور پر 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز کریں گے، جس کا نفاذ امریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا۔( یہ وقت پاکستان میں رات 2 بجے کا ہوگا)۔ امریکی صدر نے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منگل کو ان دونوں ممالک نے واشنگٹن ڈی سی میں 34 سال بعد پہلی مرتبہ ملاقات کی، جہاں ہمارے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی تھی کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے ساتھ مل کر پائیدار امن کے قیام کے لیے کام کریں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 9 جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز رہا ہے اور یہ میری دسویں ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے اپنی دوسری پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو اور لبنان کے صدر جوزف عون کو وائٹ ہاؤس مدعو کروں گا، تاکہ 1983 کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان پہلی بامعنی بات چیت کی جا سکے، جو کہ ایک طویل عرصہ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں فریق امن دیکھنا چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ تیزی سے ممکن ہو جائے گا۔ اس سے پہلے لبنان نے برطانیہ کو یقین دہانی کرائی کہ لبنانی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اسلحہ صرف ریاست تک محدود رہے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کئی مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ لبنان سے جنگ بندی کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا ہوگا۔ لبنانی صدر جوزف عون نے جب برطانیہ کو اسلحہ صرف ریاست تک محدود رکھنے کا یقین دلایا تو اسی موقع پر برطانوی وزیر برائے مشرق وسطی ہمیش فاکنر نے لبنان پر اسرائیلی بمباری سے بے گھر افراد کی بحالی کے لیے ڈھائی کروڑ پونڈز امداد دینے کا اعلان کیا۔ صدر ٹرمپ نے کچھ گھنٹوں پہلے کہا تھا کہ لبنان اور اسرائیل آج بات کریں گے۔ لبنان نے ابتدا میں کہا کہ وہ ایسی کسی بات چیت کا حصہ نہیں ہیں۔ بعد میں لبنانی صدر جوزف عون نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ وہ بن یامین نیتن یاہو سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس صورتحال میں صدر ٹرمپ نے لبنانی ہم منصب کو فون کیا اور کچھ دیر بعد جنگ بندی کا اعلان شیئر کیا۔ لبنانی صدر نے جنگ بندی کی کوششیں کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران جب جنگ بندی کی کوششیں جاری تھیں، اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے۔ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں گھروں، عمارتوں اور سرکاری اسپتالوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ایک لبنانی شہری جاں بحق ہوا۔
امریکا کا اسلحہ اور ایٹمی
امریکا نے ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے اسلحہ، گولہ بارود اور ایٹمی مواد کی فراہمی روکنے کے لیے ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی نیوی ایڈوائزری نے کہا کہ ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی لے کر چیک کیا جائے گا کہ کہیں ان پر ہتھیار، ویپن سسٹمز، اسلحہ، ایٹمی مواد، خام یا صاف تیل ، لوہا، اسٹیل یا المونیم تو نہیں لدا۔ امریکی نیوی ایڈوائزری نے مزید کہا کہ ایران جانے والے جہازوں کی یہ تلاشی کھلے سمندروں میں کہیں بھی لی جاسکے گی۔
لبنان اور اسرائیل میں 10
لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر بیروت میں شہریوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا نفاذ شروع ہوگیا جس پر بیروت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن بنایا اس موقع پر خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ دوسری جانب اسرائیل لبنان جنگ بندی پر تہران حزب اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاسداران انقلاب ایران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قانی نے بیان میں کہا کہ معزز لبنانی اور خطے کے عوام یہ جانتے ہیں کہ اس فیصلہ کن جنگ کی فاتح حزب اللہ ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جنگ بندی لبنان کی مزاحمت کی استقامت اور ایران کی مدد کا نتیجہ ہے۔
ہمیں ایران میں بہت جلد فتح
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت جلد ایران میں فتح ملنےکا دعویٰ کردیا۔ امریکی صدر نے ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران بہت پیارا ملک ہے، ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن جوہری پروگرام کی وجہ سے یہ کرنا پڑی۔ امریکی صدر نے کہا ایران جنگ بہت جلد ختم ہونی چاہیے اور یہ جنگ اچھے طریقے سے ختم ہونے جارہی ہے، ایران سے جنگ دو ماہ میں ختم ہونے جارہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیاکہ ہمیں ایران میں بہت جلد فتح ملنے جارہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہمارے ایک بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کئےگئے، ہماری فوج نے تمام 111راکٹوں کو تباہ کرکے حملہ ناکام بنایا، بہترین فوج کی وجہ سے ایران جنگ میں جو کچھ کرنا چاہا وہ کیا، امریکا کے پاس دنیاکی بہترین فوج ہے اور اسے مزید بہتر کر رہے ہیں، امریکی فوج کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اور اسے مزید بہتر کریں گے۔ امریکی صدر نے تسلیم کیاکہ معیشت میں رکاوٹ ایران کی وجہ سے آئی، بولے ویتنام اور افغانستان میں طویل عرصے تک جنگیں جاری رہیں، کہا جارہا تھاکہ خام تیل کی قیمتیں 300ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گے لیکن آج دیکھیں کیا قیمتیں ہیں۔ امریکی صدر نے خطاب کے دوران ایران کو ذہین ملک اور وہاں کے لوگوں کو فائٹر قرار دیا۔
دشمنوں کی خواہش ہےکہ ایران ان
ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہےکہ دشمنوں کی یہ خواہش ہے کہ ایران ان کے سامنے ہتھیار ڈال دے مگران کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے جاری بیرونی دباؤ اور قاتلانہ حملوں کے باوجود عوام کا آہنی عزم متزلزل نہیں ہوا، دشمنوں نے غلط اندازہ لگایا تھا کہ قیادت کے خاتمے سے ملک بھی ٹوٹ جائےگا، جب ایرانی سفارتی حکام مذاکرات میں مصروف تھے، تب ایران کو دشمن کی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا۔ میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام کی جرأت مندانہ کوششوں سے جنگ کے دوران ایران کے لیےکوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا، بحری ناکہ بندی بحری قزاقی کی ایک شکل ہے، ایران دشمنوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دے گا، میرے جیسے ہزاروں لوگ اس ملک اور اس کے عوام کے لیے قربان ہونے کو تیار ہیں، ہم کبھی نہیں جھکیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کو ایک معاہدے پر رضامند کرنے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر سے یہ ملاقات بہت اہم قرار دی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات کو تہران میں مصروف دن گزارا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے نہایت اہم ملاقات کی، باقر قالیباف ایرانی حکومت میں نہایت موثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں جنھوں نے اسلام آباد میں آئے ایرانی وفد کی قیادت بھی کی تھی۔
جنگ بندی سے متعلق
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز اور جاری ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران، امریکا جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں، مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا، ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی خبریں غلط ہیں۔ اس کے علاوہ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کی ناکا بندی مکمل طور پر نافذ کردی گئی ہے، ناکا بندی ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونے والے تمام ممالک کے جہازوں کے خلاف کی گئی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ چینی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کو یقین دلایا کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔ واضح رہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں اگلے ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کو ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کریں گے جبکہ ایران کی جانب سے اسپیکرباقرقالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے۔ اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی، ہم نے اپنی تجاویز ایران کے سامنے رکھ دی ہیں اور اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔
ٹرمپ کی پوسٹیں دیکھ
کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر اور معروف ماہرِ معاشیات پروفیسر جیفری سکس نے ایران کشیدگی، ناکام مذاکرات اور موجودہ امریکی پالیسی سازی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ے مطابق جیفری سکس نے اس صورتحال کو غیر منظم، غیر شفاف اور افراتفری پر مبنی قرار دیا اور صدر ٹرمپ کی ذات، رویے اور ذہنی کیفیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ سب کچھ کسی گہری یا انتہائی ذہین حکمت عملی کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ اس میں ایک طرح کی افراتفری شامل ہے۔ پروفیسر جیفری سکس کے مطابق درحقیقت ‘امریکا’ کہنا بھی عجیب لگتا ہے کیونکہ یہ امریکا نہیں بلکہ ایک شخص ہے، وہ سمجھتا ہے کہ وہ دھمکی، دباؤ اور شور شرابے کے ذریعے اپنا مقصد حاصل کر سکتا ہے، یہ جزوی طور پر ایک فریب ہے، وہ شروع سے یہی سوچتا آیا ہے کہ وہ مطالبات کرے، دھمکیاں دے، بمباری کرے اور اس کے نتیجے میں اسے کامیابی مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے وہ واقعی اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ وہ دھوکے یا طاقت کے ذریعے کامیاب ہو سکتا ہے، یہ دراصل ایک فرد کا شو ہے، میرے خیال میں ایک وہمی اور نااہل ایک شخص، یہ سب کچھ ایک شخص ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد گھوم رہا ہے، میں اس میں کوئی گہری حقیقت نہیں دیکھتا سوائے اس کے کہ ایک نااہل، وہمی بوڑھا آدمی شور مچا رہا ہے، دھمکیاں دے رہا ہے، بمباری کر رہا ہے اور قتل کر رہا ہے تاکہ اپنی مرضی منوا سکے۔ ٹرمپ کی ذہنی کیفیت پر جیفری سکس نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ٹرمپ کا توازن بگڑ چکا ہو، وہ ایسے بیانات اور پوسٹس کر رہا ہے جو معمول سے بہت زیادہ ہٹ کر ہیں، ایسے جملے جو امریکی تاریخ میں کسی صدر نے نہیں کہے۔
ایران میں جنگ سے کروڑوں
عالمی بینک کے چیف اکانومسٹ انڈرمٹ گل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایران میں جنگ کے نتیجے میں کروڑوں انسان بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں خبر ایجنسی سے گفتگو میں انڈرمٹ گل ( Indermit Gill) کا کہنا تھا کہ ایران میں جنگ کے نتیجے میں کروڑوں انسان بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی دنیا میں 20کروڑ افراد غذائی قلت اور غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور حالیہ جنگ ان کی تعداد میں بیس فیصد تک اضافہ کر سکتی ہے۔
امریکا اور ایران جنگ کے
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کے لیے فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور امریکی اور ایرانی عہدیداروں کے درمیان مذاکرات میں منگل کے روز پیش رفت ہوئی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریق جنگ کے خاتمے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق دو امریکی حکام نے بتایا کہ منگل کو ہونے والی بات چیت میں اہم پیش رفت سامنے آئی تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کے باعث معاہدہ ابھی یقینی نہیں۔ امریکی ویب سائٹ کا مزید کہنا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم مسلسل رابطوں اور مسودوں کے تبادلے میں مصروف ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق تیسرے امریکی عہدیدار نے کہا کہ ’ہم معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ایرانی حکومت کے کچھ حصے بھی اس کے خواہاں ہیں لیکن اب اصل چیلنج یہ ہے کہ وہاں پوری حکومت کو اس پر آمادہ کیا جائے‘۔
ٹرمپ کا چین پر ایران کو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام لگا دیا تاہم چین نے صدر ٹرمپ کے الزامات کی تردید کردی۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر کو خط میں کہا تھا خبریں ہیں کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے، چین ایسا نہ کرے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر نے انہیں بہت خوب صورت جوابی خط لکھا جس میں چینی صدر نے بتایا کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔ یاد رہے پچھلے ہفتے امریکی نشریاتی ادارے نے امریکی انٹیلی جنس ذرائع سے خبر دی تھی کہ چین چند ہفتوں میں ایران کو نیا فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے والا ہے۔
امریکی سینیٹ میں ایران
امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید حملوں کیلئےکانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد کردی گئی۔ امریکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ نے 47 ووٹوں کے مقابلے 52 ووٹوں سے قرار داد مسترد کی۔ یاد رہےکہ ٹرمپ انتظامیہ کو اگلے دو ہفتوں میں ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کی کانگریس سے منظوری لینا ضروری تھی، منظوری نہ لینے کی صورت میں 29 اپریل تک ایران کے خلاف آپریشن بند ہونا تھا۔ 1973 کے جنگی اختیارات کے امریکی قانون کے تحت کانگریس سے منظوری نہ لینے کی صورت میں امریکی صدور کو 60 دنوں کے بعد فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہوتی ہیں۔ امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو بموں کی فراہمی روکنے کی قرارداد منظور نہ ہوسکی امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو فوجی امداد سے متعلق قرار داد پر ووٹنگ ہوئی، اسرائیلی فوج کے لیے امریکی بلڈوزرز کی فراہمی روکنے کی قرارداد مسترد کردی گئی، 40 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اسرائیل کو بلڈوزرز فراہمی روکنے کے حق میں ووٹ دے دیا، 59 سینیٹرز نے مخالفت کی۔ بل سینیٹر برنی سینڈرز کی قیادت میں پیش کیا گیا، اقدام کا مقصد اسرائیل کیلئے غیر مشروط امریکی حمایت کو چیلنج کرنا تھا۔ برنی سینڈرز کا اسرائیل کو بھاری بموں کی فراہمی روکنے کا دوسرا بل بھی پیش کیا گیا، اسرائیل کو ایک ہزار پاؤنڈ بموں کی فراہمی روکنے کے حق میں 36 سینیٹرز نے ووٹ دیا جبکہ دیگر نے مخالفت کی۔
ایرانی فوج کی امریکی ناکہ
تہران: ایرانی فوج نے ایرانی سمندروں کی امریکی ناکہ بندی کے جواب میں بحیرۂ احمر سے ہونے والی تجارت بند کرانے کی دھمکی دے دی ۔ ایران کی فوج نے امریکی بحریہ کی طرف سے ایرانی سمندر کی ناکہ بندی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ ایران کی ٹاپ جوائنٹ ملٹری کمانڈ خاتم الانبیا کے سینٹرل ہیڈ کوارٹرز سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایران کی تمام بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا جاری رہنا جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ اگر یہ ناکہ بندی جاری رکھی گئی تو ایران کی مسلح افواج بحیرۂ احمر سے ہونے والی تجارت کی اجازت نہیں دیں گی۔ فوجی حکام کے مطابق ناکہ بندی جاری رہنے کی صورت میں خلیج اور عمان سے ہونے والی ہر برآمدات اور درآمدات کو رکوا دیں گے۔
جنگ بندی میں توسیع
دنیاجنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے، شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے: ٹرمپ جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے، شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے: ٹرمپ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے ، ایران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ/ فائل فوٹو واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے اور شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ایران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، آنے والے دو دنوں میں ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملے گا، امریکا کی ترجیح معاہدہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے حملوں سے خلیجی ملکوں کو شدید دھچکا پہنچا، انہیں ہرگز توقع نہیں تھی کہ ایران اُن پر حملہ کردے گا، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شدید حیران ہوئے جب ایران نے ان پر حملہ کیا، ان ملکوں کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ ان پر بھی حملہ ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے کیونکہ شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
یورپی ممالک کا امریکی
یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کیلئے وسیع اتحاد قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرنا شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس میں مختلف ممالک کو شامل کیا جائےگا اور اس کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہازوں کو درپیش خطرات کو کم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کے منصو بے میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے اور دیگر فوجی بحری جہاز بھیجنا شامل ہے تاکہ اہم سمندری راستے کو محفوظ بنایا جا سکے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپ ایک ایسا بعد از جنگ منصوبہ بھی تیار کر رہا ہے جس کے تحت امریکا کی براہ راست شمولیت کے بغیر آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل کو بحال رکھا جا سکے۔
امریکی ناکہ بندی کے باوجود
امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود 24 گھنٹوں میں 20 سے زائد تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر چکے ہیں۔ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہرمز کی بندش کے پہلے 24 گھنٹوں میں 6 بحری جہازوں کو واپس لوٹایاگیا اور ایک بھی ایرانی جہاز ہرمز سے نہيں گزرسکا۔ سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے لیے 10 ہزار سے زائد سیلرز، میرینز اور ائیرمین ڈیوٹی پر تعینات ہیں اور ہرمز کی بندش ایرانی پورٹ کی طرف آنے جانے والے تمام بحری جہازوں کے لیے ہے۔ سینٹ کام کا کہنا تھا کہ ایران کے علاوہ خلیج کی تمام بندرگاہیں بحری جہازوں کے لیے کھلی ہيں۔
ایران کسی بھی طرح ہم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔ امریکی میڈیا فاکس نیو ز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جنگ بندی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئےکہاکہ ایران کسی بھی طرح ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، وہ اس صورتحال کو بہت قریب سمجھتے ہیں کہ جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائےگی۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مداخلت نہ کرتے تو اس وقت ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے اور ایران کے ایٹمی طاقت بننے سے عالمی توازن متاثر ہوتا۔ یاد رہےکہ آج نائب امریکی صدر نے یونیورسٹی آف جارجیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ چھوٹی ڈیل نہیں چاہتے، ٹرمپ چاہتے ہیں ایران ڈیل امریکا اور دنیا میں ہر ایک کیلئے عظیم ہو، ڈیل ایسی ہوکہ ایرانی عوام عالمی معیشت کا حصہ بن سکیں، ایران نارمل بنے تو امریکا اقتصادی طور پر نارمل ملک جیسا برتاؤ کرے گا۔
جے ڈی وینس مذاکرات کے
امریکی ٹی وی سی این این نے امکان ظاہر کیا ہےکہ نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے دوسرے راونڈ میں بھی امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اگر ایران سے ایک اور میٹنگ طے ہوئی تو اسکی ممکنہ قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔ امریکی وفد میں صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ایران سے بات چیت کا سلسلہ آئندہ دو روز میں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جو معاملہ حل طلب ہے اس میں یورینئیم کی افزودگی معطل کرنے کے عمل کا ٹائم فریم بھی شامل ہے۔ امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ ایران کی نیوکلیئر افزودگی سے جڑی تنصیبات کو ختم کردیا جائے اور آبنائے ہرمز پھر سے فوراً کھولی جائے۔
پوپ کو پتا ہی نہیں دنیا میں
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پوپ لیو کو ہدفِ تنقید بنا ڈالا اور اطالوی وزیراعظم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ پوپ لیو کو ایران کے ایٹمی خطرے کا کوئی علم نہیں، پوپ کو جنگوں پر بات نہیں کرنی چاہیے، پوپ کو پتا ہی نہیں ہے کہ دنیا میں ہو کیا رہا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی پر بھی تنقید کی۔ ٹرمپ نے کہا میرے تبصرے نہیں ، جارجیا میلونی خود ناقابلِ قبول ہیں کیوں کہ میلونی کو فکر نہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں یا نہ ہوں، میلونی کو یہ بھِی فکر نہیں کہ ایران کو اگر موقع ملے تو وہ دو منٹ میں اٹلی کو تباہ کردے گا ۔ واضح رہے کہ ٹرمپ ماضی میں اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی تعریف کرتے رہے ہیں ۔
امریکی سینیٹر کی اسرائیل
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کو 500 ملین ڈالر مالیت کے اسلحے کی فراہمی روکنے کی کوشش کی ہے۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے لیے رواں ہفتے ووٹنگ کرائیں گے اور اسرائیل کی مزید حمایت قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ٹیکس دہندگان نیتن یاہو حکومت کے جنگی اخراجات نہ اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ، ایران اور لبنان میں شہریوں کے قتل اور بے دخلی کی فنڈنگ بند ہونی چاہیے ۔
تہران: اسکول پر امریکی حملے
ایران میں مناب اسکول پر حملے میں شہید ہونے والی معصوم بچیوں کی یاد میں دارالحکومت تہران کے تجریش اسکوائر میں شہید بچیوں کی تصاویر لگا دی گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تصاویر لگا کر متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا ہے۔ مناب میں بچیوں کے اسکول پر امریکی حملے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے ، یہ حملہ 28 فروری کو کیا گیا تھا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے مذاکرات کے لیے پاکستان آمد پر شہید بچیوں کی تصاویر اور ان کے بستے جہاز کی نشست پر رکھے تھے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا یہ میرے احباب ہیں۔
امریکی ثالثی میں اسرائیل
امریکی وزیر خارجہ کی صدارت میں ہونے والے اسرائیل لبنان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا، اسرائیل اور لبنان کے سہ فریقی اجلاس کے بعد بیان میں کہا کہ اسرائیل نےلبنان کے ساتھ مل کر غیر ریاستی دہشت گردگروہوں کو غیر مسلح کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ اسرائیل نے دیگر مسائل کے حل اور امن کے حصول کے لیے براہِ راست مذاکرات کے عزم کا اظہار کیا جبکہ لبنان نے جنگ بندی اور انسانی بحران سے نمٹنےکے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ فریقین نے باہمی طور پر طے شدہ وقت اور مقام پر براہِ راست مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا، امریکی محکمہ خارجہ نے مذاکرات کے امن معاہدے تک پہنچنےکی اُمید بھی ظاہر کردی۔ دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے اب بھی جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔
امریکی فوج نے ایران کے
امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ناکہ بندی کے دوران ایرانی فائرنگ کا خدشہ ظاہر کردیا، خبردار کیا کہ ایران نے ایسا کیا تو اچھا نہیں ہوگا۔ امریکی فوج کے مطابق ناکہ بند علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے یا نکلنے والے کسی بھی جہاز کو روکا، موڑا یا قبضے میں لیا جائےگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ناکہ بندی کے علاقے میں جو جہاز بغیر اجازت داخل ہوگا یا نکلنے کی کوشش کرے گا اسے روکا جائے گا، ناکہ بندی کے علاقے میں جو جہاز داخل یا نکلنے کی کوشش کرے گا اس کا رُخ موڑا یا قبضے میں لیا جائے گا۔ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے 13 اپریل کو صبح 10 بجے ایسٹرن ٹائم کے مطابق ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور نکلنے والی تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، پاکستانی وقت کے مطابق یہ ناکہ بندی گزشتہ روز شام 7 بجے سے شروع ہوئی۔
آبنائے ہرمز میں کسی
امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر ایرانی وزارت دفاع نے رد عمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں بیرونی طاقتوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی فوجی مداخلت بحران کو بڑھا دے گی اور عالمی توانائی کی سلامتی کو غیر مستحکم کر دے گی۔ ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فوجی مداخلت کی کسی بھی کوشش میں ناکام رہیں گے۔ ادھر ایرانی فوج نے کھلے سمندر میں جہازوں پر امریکی پابندیوں کو قزاقی قرار دیا اور خبردار کیا کہ ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو نہ صرف خلیج عمان بلکہ خلیج کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں۔
جنوبی کوریا نے فلسطین پر
جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی جس پر اسرائیلی لابی نے انکے خلاف طوفان کھڑا کردیا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے بیان میں کہاکہ اسرائیلی فوج نے دوران جنگ جو قتل عام کیا وہ جنگ عظیم دوم میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل سے ذرا بھی مختلف نہیں۔ انہوں نے اپنے بیان کے ثبوت میں فلسطینی شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر اسرائیلی فوجی کی جانب سے لات مار کر عمارت سے اسے نیچے پھینکنےکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی، یہ ہولناک واقعہ سن 2024 میں پیش آیا تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر کا بیان ایسے روز جاری ہوا ہے جب اسرائیلی شہری نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کا دن منارہے تھے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے بیان میں ایران پرمسلط امریکی جنگ کاذکر تونہیں کیا، اتنا ضرور کہا کہ کوریائی عوام سخت تکلیف اور قومی سطح پر مشکلات کا شکار ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کا لبنان
برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے بہت کام درکار ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری ہی درست راستہ ہے جس سے پائیدار جنگ بندی حاصل ہوسکے۔ اس کے علاوہ برطانوی وزیراعظم نے لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ لبنان میں بمباری شدید انسانی بحران کو جنم دے رہی ہے جسے فوراً بند ہونا چاہیے۔ مشرق وسطیٰ کے موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں: سیکرٹری جنرل یو این دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہاہے کہ ہفتوں کی تباہی اور اضطراب کے بعد یہ واضح ہوچکا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں فوری بند ہونی چاہئیں، بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز سمیت بحری آمد و رفت کی آزادی کا احترام کیا جائے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید تنقید کے بعد اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ پر اپنی اے آئی جنریٹڈ تصویر ڈیلیٹ کردی۔ امریکی صدر نے اس تصویر میں خود کو یسوع مسیح کے طورپر پیش کیا تھا۔ تصویر کے پوسٹ کیے جانے کےبعد امریکی صدر پر مسیحی رہنماؤں کی طرف سے توہین مذہب کے الزامات سامنے آئے۔ صدر ٹرمپ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پیج پر تقریباً 12 گھنٹے تک رہی جس کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا گیا دوسری جانب ٹرمپ نے خود کویسوع مسیح جیسا دکھا کرشیئر کی جانے والی تصویر کا دفاع کرنےکی کوشش کی اور کہا انہوں نے خود کو ڈاکٹرجیسا بناکر پیش کرنے کی کوشش کی تھی اور اس کا انداز ریڈکراس کے ورکرجیسا تھا۔ ٹرمپ یہ واضح کرنے میں ناکام رہے کہ اگر خود کو ڈاکٹر کے طور پر ہی پیش کر نا تھا تویسوع کے پس منظر میں دکھائی جانے والی روشنی کی طرح ڈاکٹر کے ہاتھ سے نکلتی شعاعیں دکھانےکی وجہ کیا تھی؟
ایرانی صدر اور اٹلی کی
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے پوپ لیو کے خلاف ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے۔ جارجیا میلونی نے ٹرمپ کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوپ لیوکے لیے یہ معمول کی بات ہے کہ امن کی بات کریں اور ہر قسم کی جنگ کی مذمت کریں۔ اس کے علاوہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ ایرانی قوم کی جانب سے پوپ لیو سے متعلق امریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، مذہبی رہنماؤں کی اس طرح توہین نہیں کی جانی چاہیے۔ ٹرمپ پر تنقید اور جنگ کے خاتمے کے لیے پوپ لیو کے مؤقف پرایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقرقالیباف نے خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا پوپ آپ کا شکریہ کہ آپ نے یہ روشنی دکھائی، پوپ کےالفاظ بےگناہوں کےقتل پر آواز اٹھانے والوں کے لیے روشنی ہیں ۔ واضح رہے کہ صدرٹرمپ کی تنقید پر پوپ لیو نے کہا تھاکہ انہیں خوف نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی غیر متوازن سوشل میڈیا پوسٹوں کو افسوسناک قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا وہ اس بات پر دل سے افسردہ ہیں کہ امریکا کے پاس اس قدر باعثِ شرم صدر ہے، ٹرمپ مکمل طور پر غیر متوازن ہو چکے ہیں اور ہمیں اس بارے میں بات کرنی چاہیے
پوپ لیو کا جوتے اتار کر
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے جوتے اتار کر الجزائر میں جامع مسجد کا دورہ کیا۔ پوپ لیو نے الجزائر میں جامع مسجد کا دورہ کیا اور باہمی احترام اور امن قائم کرنے پر زوردیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی قربت تلاش کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہرانسان کا احترام کیا جائے اور بقائے باہمی اپنائی جائے۔ پوپ لیو نے اس موقع پر تمام اقوام کیلئے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ امن، انصاف اور ایک دوسرے کو معاف کرنے کا عمل لوگوں میں پروان چڑھے گا۔
ایران امریکا ثالثی:
امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر سابق بھارتی فوجی افسر بھی پاکستان کی مؤثر خارجہ پالیسی کے معترف ہو گئے۔ بھارتی میجر جنرل (ر) یشپال مور نے کہا کہ پاکستان کےثالثی کےکردار میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور صلاحیت نےکردار ادا کیا۔ یشپال مور نے کہا کہ پاکستان نےحالیہ جنگ میں مکمل غیرجانبدار مؤقف قائم رکھتے ہوئے فریقین کا اعتماد جیتا، پاکستان نے ایران پر حملوں اور ایرانی سپریم لیڈرکی شہادت کی شدید مذمت کی جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ خیال رہے کہ ایران اور امریکا کی جنگ میں خاموشی اختیار کرنے پر بھارت میں بی جے پی سرکار اور وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا پر بھی تجزیہ کاروں کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی جا رہی ہے۔
ایران نے پیغام بھیجا تھا کہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایران کے ساتھ متعدد نکات پر اتفاق ہوا، بہت سی باتوں پرسمجھوتا ہوچکا تھا لیکن یورینیم کے معاملے پراتفاق نہیں ہوسکا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی وفد نے ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات کیے مگر ایران نے برے طریقے سے مذاکرات کیے، پیر کی صبح ہمیں صحیح لوگوں کی کال آئی تھی، وہ معاہدہ کرناچاہتےہیں، ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایرانی بقیہ نکات پر بھی اتفاق کرلیں گے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے معاہدے کے لیے ہم سے رابطہ کیا تھا، ایران نے پیغام بھیجا تھا کہ وہ بےتابی سے ڈیل چاہتے ہیں۔ آبنائے ہرمز سے متعلق صدر ٹرمپ نے کہا دنیا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ہے، کئی ممالک نے رابطہ کرکے ایران کی ناکہ بندی میں مدد کرنے کی پیش کش کی، ایران کی ناکہ بندی کے لیے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں۔ امریکی صدر نے بتایاکہ گزشتہ روز آبنائے ہرمز سے 34 جہازوں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی، ایران کے افزودہ یورینیم کو بھی کسی نہ کسی طرح حاصل کر لیں گے۔ صدر ٹرمپ نےکہاکہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ہم کسی ملک کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
امریکا اور ایران کے درمیان
امریکا اور ایران کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچنے کےلیے مذاکرات جاری ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کے لیے رابطے بھی جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق عہدیدار کا بیان پاکستان میں ہونے والےمذاکرات کےبعد سامنے آیا ہے جبکہ اس حوالے سے مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے۔ خیال رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کا دور ہوا تھا جس میں ایرانی اور امریکی وفود نے شرکت کی تھی۔ امریکی وفد کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کررہے تھے جبکہ ان کے ساتھ نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی وفد کا حصہ تھے۔ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کررہے تھے جبکہ ان کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر حکام بھی وفد کا حصہ تھے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات 24 گھنٹے تک جاری رہے۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ فریقین کے درمیان کئی ادوار پر مشتمل سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فریقین نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہا اور قدر کی، امید ہے دونوں فریق مثبت رویہ برقرار رکھیں گے اور خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھیں گے۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا یہ نہایت ضروری ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کے اپنے عزم پرقائم رہیں، پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان روابط اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
امریکا ایران کے مقابلے میں
واشنگٹن: سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور ناکام مذاکرات کے بعد امریکا ایک ’ انتہائی کمزور پوزیشن ‘ میں آچکا ہے اور اس نے اپنی سفارتی برتری کھو دی ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کے دوران ہیلری کلنٹن نے مذاکراتی ٹیم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطی کیلئے خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف کی شمولیت پر بھی تنقید کی۔ سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو اس وقت ایران پر دباؤ ڈالنے والی قوت ہونا چاہیے تھا مگر اب صورتحال اس کے برعکس ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا انتہائی کمزور پوزیشن میں ہے اور اس نے اپنی لیوریج اور پہل کھو دی ہے۔
ایران کیساتھ مذاکرات میں
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور متعدد اہم امور پر پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ شاید یہ پہلی بار تھا کہ ایرانی اور امریکی حکومت نے اتنےاعلیٰ سطح پر ملاقات کی، شاید ایران کی موجودہ قیادت کی تاریخ میں بھی یہ پہلی بار ہوا ہو۔ انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اب گیند تہران کے کورٹ میں ہے اور یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ آگے بڑھنے کے لیے کیا اقدامات کرتا ہے۔ نائب صدر بولے ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں۔ جے ڈی وینس نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو توقع ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو کھولنے کے لیے اقدامات کرے گا جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔
پاکستان پریشان نہ ہو
اسلام آباد: پاکستان کے ساتھ برادرانہ اور خصوصی تعلقات کے ایک اہم اظہار کے طور پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی خطیر مالی معاونت بطور ڈپازٹ دینے کا پیغام دیا ہے جو سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے مسلسل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ولی عہد نے چند روز قبل سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ کو خصوصی طور پر مختصر دورے پر پاکستان بھیجا تاکہ وہ پاکستانی قیادت کو ولی عہد شہزادہ کی جانب سے یقین دہانی کرا سکیں کہ ایک خلیجی ملک کی جانب سے تقریباً 3 ارب ڈالر کی واپسی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زرمبادلہ کے ممکنہ خلا پر پاکستان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے کا کہنا تھا کہ اس دورے کا واحد مقصد پاکستان کی قیادت کو مضبوط یقین دہانی کرانا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پیدا ہونے والے خلا کو پورا کرنے کیلئے آگے بڑھے گا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک دوست خلیجی ملک پاکستان کے ذخائر سے 3؍ ارب ڈالر سے زائد کی اپنی رقم واپس لے رہا ہے، اس کے جواب میں سعودی عرب نے مساوی مالیت اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں بطور ڈپازٹ رکھنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ ملک کے ذخائر کی سطح مستحکم رہے۔ حکام نے اس اقدام کو سعودی قیادت کی جانب سے ایک ’’غیر معمولی اقدام‘‘ قرار دیا جو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اعتماد اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس پہلے ہی سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی قیادت، خواہ سول ہو یا عسکری، سعودی ولی عہد شہزادے کی جانب سے اس خصوصی اور ذاتی اقدام پر بے حد مشکور ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب دریں اثنا توقع ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ ولی عہد سے ملاقات کریں گے اور بروقت تعاون پر پاکستان کی جانب سے شکریہ ادا کریں گے۔ اس دورے میں وزیرِ اعظم سعودی قیادت کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات اور ایران اور امریکا کے مابین دوسرے دور کے مذاکرات کی سہولت کاری کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر بھی آگاہ کریں گے۔ پاکستان دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے سرگرم ہے اور 22 اپریل سے قبل ایک اور دور کے انعقاد کی کوشش کررہا ہے تاکہ موجودہ جنگ بندی کو زیادہ پائیدار انتظام میں تبدیل کیا جاسکے۔ ذرائع کا خیال ہے کہ سعودی عرب کی حمایت اور پاکستان کی ثالثی کی کوششیں مل کر علاقائی استحکام کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کر سکتی ہیں۔
پاکستان نےایران امریکا مذاکرات کے
پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی۔ امریکی خبر رساں ایجنسی نے دو پاکستانی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے سیز فائرکی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے، رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ہو سکتا ہے۔
اگر امریکہ نے ہمارے ارادوں کا دوبارہ
ایرانی پارلیمان کے سپیکر اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے اہم رکن محمد باقرغالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے حکم کے ردعمل میں کہا ہے کہ ’ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کا ایرانی قوم پر کوئی اثر نہیں ہوا، یہ کوئی نعرہ نہیں ہے، ہم نے اسے ثابت کر دیا ہے۔‘ بی بی سی اردو کے مطابق انھوں نے خبردار کیا کہ ’اگر امریکیوں نے ایک بار پھر ہمارے ارادوں کا امتحان لیا تو ہم انہیں بڑا سبق سکھائیں گے۔‘ اتوار کو صحافیوں سے اپنے دورہ پاکستان اور جے ڈی وینس کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے غالیباف نے زور دیا کہ ’ہم نے شروع سے اعلان کیا ہے کہ ہمیں امریکیوں پر بھروسہ نہیں ہے۔ ہماری بے اعتمادی کی دیوار 77 سال پرانی ہے اور انھوں نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں مذاکرات کے وسط میں ہم پر دو بار حملہ کیا۔ لہذا وہ وہی ہیں جنہیں ہمارا اعتماد حاصل کرنا چاہیے۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے بیانات اور آبنائے ہرمز کے بارے میں ان کے انتباہ کے جواب میں غالیباف نے کہا: ’اس طرح کی دھمکیوں کا ایرانی قوم پر کوئی اثر نہیں ہوتا، ہم نے ثابت کیا ہے کہ یہ نعرہ نہیں ہے اور دنیا نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔۔۔‘ انھوں نے کہا کہ ’اگر آپ لڑیں گے تو ہم لڑیں گے اور اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم منطق سے نمٹیں گے۔ ہم انھیں ایک بار پھر ایسی دھمکیوں کو آزمانے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘
امریکہ کے ساتھ معاہدہ تب ممکن ہو سکتا ہے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ’’امریکی حکومت اپنی آمرانہ روش ترک کر کے ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تو امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ ہونا ممکن ہو سکتا ہے۔‘‘
امن کوششیں بے نتیجہ، تیل
امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد عالمی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ جبکہ ڈالر مضبوط اور اسٹاک مارکیٹس دباؤ کا شکار ہو گئیں۔ پیر کے روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 102 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس میں تقریباً ایک فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں میں بے چینی اس وقت بڑھی جب امریکا نے ایران کی شپنگ پر دباؤ بڑھانے کے لیے ممکنہ ناکہ بندی کا عندیہ دیا، جس سے مشرق وسطیٰ سے توانائی کی فراہمی مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال ایک نازک جنگ بندی کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف مزید عسکری کارروائیاں شروع کیں تو توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، جس کے عالمی معیشت پر دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی صدر نے بھی اعتراف کیا ہے کہ تیل اور پیٹرول کی قیمتیں نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات تک بلند رہ سکتی ہیں، جو اس بحران کے سیاسی اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔ ادھر عالمی کرنسی مارکیٹ میں یورو کی قدر میں کمی جبکہ آسٹریلوی ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں بھی دباؤ میں رہیں۔ جاپان کے 10 سالہ بانڈز کی شرح سود 29 سال کی بلند ترین سطح 2.49 فیصد تک پہنچ گئی، جو سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تشویش کو ظاہر کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے باعث مرکزی بینکوں جیسے European Central Bank اور Bank of England شرح سود میں اضافے پر غور کر سکتے ہیں، حالانکہ اس سے قبل شرح سود میں کمی یا استحکام کی توقع کی جا رہی تھی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر رہی تو عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی اور قیمتوں میں استحکام آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
مجھ پر تنقید کیوں کی؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو 16 کو اپنی خارجہ اور امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس سے دونوں شخصیات کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں پوپ لیو کو “جرائم کے معاملے میں کمزور اور خارجہ پالیسی کے لیے نقصان دہ” قرار دیا۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ پوپ کے “بڑے مداح نہیں” ہیں۔ پوپ لیو16، جو گزشتہ سال پہلے امریکی نژاد پوپ منتخب ہوئے، حالیہ عرصے میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے ناقد رہے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھائے اور اسے انسانی اقدار کے منافی قرار دیا۔ پوپ نے گزشتہ ماہ پام سنڈے کے موقع پر ویٹیکن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا ایسے رہنماؤں کی دعائیں قبول نہیں کرتا جو جنگیں شروع کرتے ہیں اور “جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوں”، جبکہ ایران میں جاری تنازع کو انہوں نے “انتہائی افسوسناک” قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں پوپ پر جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر بھی “کمزور مؤقف” رکھنے کا الزام لگایا، جبکہ حال ہی میں پوپ نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف سخت بیانات کو “ناقابل قبول” قرار دیا تھا۔ پوپ لیو نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے راستہ نکالے اور تشدد میں کمی لائے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے امریکا میں تارکین وطن کے ساتھ سلوک پر “گہری غور و فکر” کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پوپ کو “اپنا کام درست کرنا چاہیے”، اور دعویٰ کیا کہ انہیں گزشتہ سال اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ وہ امریکی ہیں۔ ویٹیکن کی جانب سے اس معاملے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ امریکی صدر اور ویٹیکن قیادت کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہوں۔ اس سے قبل سابق پوپ فرانسس بھی ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کر چکے ہیں، جس پر ٹرمپ نے سخت ردعمل دیا تھا۔
امریکا ایران جنگ بندی ڈیڈ لائن،
اسلام آباد: ایک سینئر پاکستانی ذریعے نے بتایا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے پہلے مرحلے کے غیر نتیجہ خیز اختتام کے بعد، اسلام آباد نے دونوں فریقین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اگرچہ دونوں جانب کے حکام نے عوامی سطح پر اپنے اپنے موقف کا اظہار کیا لیکن مذاکرات کا ابتدائی دور کسی باضابطہ معاہدے کے بغیر ختم ہوا۔ کوئی بڑی پیش رفت نہ ہونے کے باوجود پاکستانی حکام آئندہ رابطوں کے امکانات کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے اپنی امید برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ایک اعلیٰ سطح کے ذریعے نے بتایا کہ پاکستان واشنگٹن اور تہران دونوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جلد از جلد مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور دے رہا ہے۔ ذریعے کے مطابق، بنیادی مقصد یہ ہے کہ اندازاً 22؍ اپریل کو ختم ہونے والی جاری جنگ بندی کے اختتام سے پہلے ایک قابلِ عمل مفاہمت تک پہنچا جائے تاکہ دوبارہ ممکنہ تصادم سے بچا جا سکے۔ ذریعے نے صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ڈیڈ لائن سے قبل یہ معاملہ سمیٹ لیا جائے۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ اس اہم عرصے کے دوران مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ یہ سفارتی اقدامات وزیراعظم کی براہ راست ہدایات کے تحت کیے جا رہے ہیں، جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ معاملے کو اعلیٰ ترجیح دی جا رہی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اس عمل کی قیادت کر رہے ہیں، جنہوں نے ابتدائی طور پر دونوں فریقین کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ذریعے کے مطابق دونوں رہنما اس عمل کو آگے بڑھانے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں، جس میں ’’رت جگے‘‘ بھی شامل ہیں۔ پاکستان پہلے ہی دونوں فریقین کو مذاکرات کی بحالی کی خواہش سے آگاہ کر چکا ہے اور اب ان کے جواب کا منتظر ہے۔ حکام کو امید ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے بچنے اور محدود وقت کے اندر سفارتی حل حاصل کرنے کیلئے معاملات تیزی اختیار کر سکتے ہیں۔ اگرچہ چیلنجز بدستور موجود ہیں، تاہم اسلام آباد کی فعال ثالثی عالمی امن اور تنازعات کی روک تھام کیلئے اس کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر امریکی حکومت اپنی مطلق العنانیت ترک کر دے اور ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تو یقینی طور پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے راستے تلاش کیے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مختصر بیان میں ایرانی صدر نے امریکا ایران تنازع کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکا کو اپنی ’آمریت‘ ترک کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مذاکراتی ٹیم کے ارکان کو بالخصوص اپنے عزیز بھائی ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اللہ آپ کو طاقت عطا فرمائے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان کر دیا۔ سینٹ کام نے 13 اپریل کو صبح 10 بجے ایسٹرن ٹائم کے مطابق ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور نکلنے والی تمام سمندری ٹریفک کی ناکہ بندی پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پا کستانی وقت کےمطابق آج شام 7 بجے سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع ہوگی۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آبنائےہرمز میں میری ٹائم ٹریفک کی آمدورفت بندکی جائےگی، ناکہ بندی کا عارضی نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹس میں آمدورفت پرہوگا۔
ایران نے جنگ کے خاتمے کیلئے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ایران امریکا مذاکرات میں کوئی ڈیل نہ ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ 47 برس میں امریکا سے اعلیٰ ترین سطح پر اہم مذاکرات کیے، ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ نیک نیتی کے ساتھ بات چیت کی۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے صرف چند قدم دور تھے، اس دوران حد سے بڑھے ہوئے مطالبات ، بدلتے ہوئے مؤقف اور ناکہ بندی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سبق نہیں سیکھا گیا، نیک نیتی، نیک نیتی کو جنم دیتی ہے ، دشمنی،دشمنی کو۔
ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ ایران کے عزم کو دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرو، کسی بھی غلطی کا پہلے سے بڑا سبق سکھائیں گے۔ اس سے قبل بھی ایک بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا تھا صدر ٹرمپ کی دھمکیاں ایرانی عوام پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ جنگ کریں گے تو ہم بھی جنگ کریں گے، اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے۔ اس کے علاوہ پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ طاقتور ہے، دشمن کو بغیر کسی کامیابی کے خطے سے نکلنے پر مجبور کریں گے۔ یاد رہے کہ اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرے گی اور ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو بھی روکا جائے گا۔
برطانیہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی میں شامل نہیں ہوگا۔ ایک بیان میں ترجمان برطانوی حکومت نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور ہرمز کھلنے کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ یہ عالمی معیشت پر اور ملک میں مہنگائی کا دباؤ کم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ ترجمان برطانوی حکومت کے مطابق آبنائے ہرمز کے لیے کوئی ٹول عائد نہیں ہونا چاہیے، برطانیہ فرانس اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ آزاد جہاز رانی کے تحفظ کے لیے وسیع اتحاد بنانے پر کام کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرے گی اور ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو بھی روکا جائے گا۔
مذاکرات میں ناکامی کے بعد صدر ٹرمپ کا
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیران اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد ایران کے خلاف محدود فوجی حملے دوبارہ شروع کیے جائیں، اس کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بھی برقرار رکھی جائے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اس اقدام کو امن مذاکرات میں تعطل کو ختم کرنے کے طریقہ کار کے طورپر دیکھاجا رہا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا کہ صورتحال سے آگاہ افراد کے مطابق ٹرمپ مکمل فضائی بمباری کی مہم دوبارہ شروع کرنے کا بھی اختیار رکھتے ہیں، تاہم یہ امکان کم ہے کیونکہ اس سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے اور صدر طویل فوجی تنازعات سے گریز کے حامی ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق ایک اور آپشن یہ ہے کہ ٹرمپ وقتی نوعیت کی ناکہ بندی کریں، جبکہ وہ اتحادی ممالک پر دباؤ ڈالیں کہ مستقبل میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے طویل المدتی فوجی حفاظتی مشن کی ذمہ داری وہ خود سنبھالیں۔
ایران سے جنگ بندی برقرار ہے،
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ بندی برقرار ہے،ناکہ بندی کررہےہیں، ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکےگا۔ امریکی صدر نے ٹرمپ نے میری لینڈ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بھی نہیں بناسکتا، ایرا ن اس وقت بہت بری صورتحال میں ہے، ایران کی فوج تباہ کردی، نیوی سمندر میں ڈبودی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے، اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایران مذاکرات میں واپس آتاہےیا نہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پیغام میں کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو کے جنگ مخالف بیانات پر تنقید کرتے کہاکہ وہ پوپ کے بڑے مداح نہیں ہیں۔
صدر ٹرمپ کی مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور اور خطرناک شخصیت قرار دیدیا۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں پوپ لیو کا بڑا مداح نہیں ہوں، جرم کے معاملے میں پوپ لیو کمزور ہیں اور خارجہ پالیسی کے معاملے میں وہ خوفناک ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ ایران مذاکرات میں واپس آتا ہے یا نہیں، جنگ بندی برقرار ہے، ایران کے ساتھ 21 گھنٹے تک مذاکرات ہوئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس روس اور سعودی عرب سے زیادہ تیل ہے، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر رہے ہیں، جس کے بعد ایران اپنا تیل نہیں بیچ سکےگا۔
جنگ بندی اور مذاکرات،
امریکی ثالثی میں بات چیت سے قبل لبنان اور اسرائیل کےدرمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔ لبنانی ایوان صدر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ ابتدائی گفتگو واشنگٹن میں تعینات سفیروں کے ذریعے ہوئی، جو حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اہم سفارتی پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق لبنان اور اسرائیل منگل کو پہلی میٹنگ کرنے پر رضامند ہوگئے، امریکی وزارت خارجہ میں ہونے والی میٹنگ میں جنگ بندی اورمذاکرات کی تاریخ طےکرنے پر بات ہوگی۔ ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ امریکا اورلبنان نے اسرائیل سے حزب اللہ پر حملوں میں وقفہ کرنےکی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن نے مذاکرات کے لیے ایران کی شرائط رسوائی کے ساتھ قبول کرلیں۔ اس حوالے سے امریکا میں اسرائیلی سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل منگل کو لبنان اور امریکا کے سفیروں کے ساتھ میٹنگ پر رضامندہے لیکن اسرائیل نےحزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی پربات چیت سےانکار کیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل ایران جنگ بندی سے متعلق امریکا اور اسرائیل نے کہا تھا لبنان ایران جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں ہے اور وہ ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز کو بھی مسترد کرچکے ہیں جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ لبنان کو جنگ بندی معاہدے میں شامل کیاگیا ہے۔
اسلام آباد مذاکرات کیلئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گی، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہو، یہ ڈیل ہمارے لیے اچھی ہوگی۔ دوسری جانب امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسلام آباد کے لیے اڑان بھر لی ہے۔ اسلام آباد مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر پر مشتمل ہوگا۔
مقدس مقامات پر غیر انسانی
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہےکہ مقدس مقامات پر غیر انسانی اور بے معنی تشدد تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایک بیان میں پوپ لیو نے کہا کہ کوئی مقصد معصوم خون بہانے کا جواز فراہم نہیں کر سکتا، جنگ اور مفادات کی ہوس نے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فائدہ کمزور افراد، بچوں اور خاندانوں کی جان سے بڑھ کر نہیں ہو سکتا، مقدس مقامات پر غیر انسانی اور بے معنی تشدد تیزی سے پھیل رہا ہے، انسانی جانوں کو محض ذاتی مفادات کا نقصان سمجھا جا رہا ہے۔
اگر ایران نے سنجیدگی
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کے لیے میری لینڈ سے پاکستان روانہ ہوگئے۔ اسلام آباد کیلئے روانگی سے قبل ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی گائیڈلائن کے تحت مذاکرات میں حصہ لینے جا رہا ہوں، یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت رہیں گے۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نیک نیتی کےساتھ بات چیت پرآمادہ ہوئی تو امریکا بھی کھلے دل سے آگےبڑھنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا، چالاکی کی کوشش کی تو امریکی مذاکراتی ٹیم مثبت ردعمل نہیں دے گی۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدرٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر جبکہ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف شامل ہیں۔
ٹرمپ کی’ تلخ فون کال‘
کراچی : امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ لبنان کو اچانک جنگ بندی ڈیل میں شامل کیا گیا جب کہ سی این این کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کوʼتلخ فون کال‘ کے بعد اسرائیل لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان جمعرات کو ہونے والی گفتگو کو امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے ’’سخت فون کال‘‘ قرار دیا۔ اس کال کے فوراً بعد اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات شروع کرے گا، نیتن یاہو کو یہ بات سمجھ آگئی کہ اگر وہ لبنان کے ساتھ براہ راست بات چیت نہ کرتے تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے تھے۔ یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایک روز قبل امریکی صدر نے ایران کے ساتھ2 ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور امریکی مؤقف یہ تھا کہ اسرائیلی حملوں نے اس جنگ بندی کو کمزور کیا۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں کمی کریں کیونکہ بدھ کے روز اسرائیلی حملوں میں 303 افراد مارے گئے تھے۔ بلومبرگ کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو صرف کچھ دیر پہلے آگاہ کیا تھا کہ لبنان کو جنگ بندی ڈیل میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ایک اسرائیلی ذریعے کے مطابق نیتن یاہو کو یہ سمجھ آگئی کہ اگر وہ لبنان سے براہِ راست جنگ بندی بات چیت پر آمادہ نہ ہوئے تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
نائب ایرانی صدر کی امریکا
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے امریکا اوراسرائیل کی جارحیت روکنے کیلئے عبوری جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کو تعریف کی۔ نائب صدر نے اعلان کیاکہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں فعال طور پر اور پوری اتھارٹی کے ساتھ شرکت کرے گا، ان مذاکرات کا ہدف اپنی فوجی کامیابیوں کوسفارتی طور پر مزید تقویت دینا ہوگا۔ محمد رضا عارف نے بتایا کہ امریکا کی دھوکہ دہی والی فطرت کے سبب گہرے شکوک وشبہات باقی رہیں گے۔ ایرانی نائب صدر نےکہا کہ اس وقت ایران میں موجود دیرپا استحکام اور فاتح قوت شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تعلیمات کےسبب ہے اور یہ نظریاتی فریم ورک طاقت کے سرچشمے کو شخصیات تک محدود نہیں رکھتا بلکہ یہ قوم کی امنگوں اور نہ ختم ہونے والے حکمرانی کے نظام میں موجود ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ جنگ کےان 40 دنوں میں ایران نے نہ صرف دشمن کےتخمینے کو غلط ثابت کیا بلکہ قوم کے عزم نے نئے افق کھولے، یہ جنگ نہ صرف فوجی فتح ہے بلکہ اسٹریٹجک حکمت عملیوں میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کیلئے فیصلہ کن موڑ ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ بربریت پر اترے غیر مہذب دشمن نے سمجھا تھاکہ ایک اہم لیڈر کے نقصان سے ایک عہد کا خاتمہ ہوجائےگا تاہم قوم کے عزم نے دشمن کوسیاسی اور سکیورٹی محاذوں پر تاریخی شکست دی۔ نائب صدر محمد رضا عارف نےبیان میں ایرانی عوام کے مظاہروں کو سوفٹ پاور قراردیا۔
نیتن یاہو کیخلاف کرپشن
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف 2020 سے جاری کرپشن کیس کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مقدمات کی سماعت جنگ کے باعث عارضی طور پر معطل کی گئی تھیں تاہم جنگ بندی کے بعد معمولات بحال ہورہے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیتن یاہو کے لیے صدارتی معافی کی حمایت کرچکے ہیں۔
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ
امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق کی باتیں پروپیگنڈہ قرار دے کر مسترد کردیں۔ میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ ان کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ انہوں نے ایپسٹین کی وجہ سے زیادتی کا شکار متاثرین کے لیے کانگریس میں کھلی سماعت کا مطالبہ کردیا۔ امریکی خاتون نے کہا کہ ہر متاثرہ خاتون کو موقع ملنا چاہیے کہ وہ حلف اٹھا کر گواہی دے اور اپنی کہانی عوام کو بتائے۔ میلانیا ٹرمپ نے کہا گواہی کانگریس کے ریکارڈ کا ہمیشہ کے لیے حصہ بنائی جائے کیونکہ اسی صورت سچائی سامنے آسکے گی۔
سعودی عرب میں حالیہ حملوں
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایاکہ حالیہ حملوں کے باعث ملک کے کئی توانائی منصوبے متاثر ہوئے ، حملوں سے تیل اور گیس کی پیداوار اور ترسیل میں نمایاں کمی آئی ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک تیل پمپنگ اسٹیشن پر حملے سے 7 لاکھ بیرل یومیہ ترسیل متاثر ہوئی، منیفہ اور خریص آئل فیلڈز پر حملوں سے پیداوار یومیہ 3 لاکھ بیرل کم ہوئی، سعودی عرب کی تیل پیداواری صلاحیت میں یومیہ 6 لاکھ بیرل کمی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ جبیل میں سٹورپ، راس تنورہ، ینبع میں سامرف اور ریاض ریفائنری جیسے بڑے پلانٹس بھی متاثر ہوئے اور پلانٹس متاثر ہونے سے عالمی منڈی کو تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق جُعیمہ کے پروسیسنگ پلانٹس میں آگ لگنے سے ایل پی جی کی برآمدات متاثر ہوئیں، ان حملوں میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 7 سعودی شہری زخمی ہوئے۔ سعودی نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں خبردار کیاکہ اگر یہ حملے جاری رہے تو عالمی تیل کی سپلائی مزید متاثر ہوگی۔
ایران جنگ نہیں چاہتا
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم پر جاری بیان میں کہا ہےکہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہےکہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی 40 دنوں کی طرح جاری رہنی چاہیے۔ ایران کے جنوبی پڑوسیوں کے لیے اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں، شیطان کے جھوٹے وعدوں سے بچیں، ایران تمام مزاحمتی محاذوں کو متحد وجود کے طور پر دیکھتا ہے، ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی جنوبی پڑوسیوں سے مناسب ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں تاکہ ہم آپ کو اپنا بھائی چارہ دکھاسکیں۔ انہوں نےکہا کہ ایران اپنے خلاف ہونے والے حملوں کا بدلہ لےگا، ہم آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے کر جائیں گے۔
لبنان جنگ بندی معاہدے
ایران نے امریکاکو واضح پیغام دیاکہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا حصہ ہے اور وہ کسی صورت معاہدے سے الگ نہیں ہوگا۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے نام لیے بغیر امریکا کو خبردار کیاکہ وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، انہوں نے ساتھ ہی واضح کیاکہ ایران کا اتحادی لبنان سمیت تمام مزاحمتی محاذ جنگ بندی کا کبھی علیحدہ نہ ہونے والا حصہ ہے اور یہی 10 نکاتی تجویز کا پہلا نکتہ ہے۔ ڈاکٹر باقر قالیباف نےکہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف لبنان کے مسئلہ پر عوامی سطح پر اور واضح طور پر زور دے چکے ہیں، اس معاملے سے انکار یا پیچھے ہٹنےکی کوئی جگہ ہی نہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےکہاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بھاری قیمت ہوگی اور سخت ردعمل آئے گا، باقر قالیباف نے کہا کہ آگ کو فوری طور بجھایا جائے۔ یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے کہا ہے کہ لبنان ایران جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں ہے اور وہ ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز کو بھی مسترد کرچکے ہیں اور نئی 10 نکاتی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے تاہم امریکا نے نئی تجاویز کی وضاحت نہیں کی۔
بنان میں اسرائیلی حملے
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی صدر نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم جلوس میں شرکت کی اور عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ لبنان پر حملے جنگ بندی مذاکرات کو بے معنی بنادیں گے، ایران لبنانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں، یہ دھوکا دہی اور ممکنہ معاہدوں سے وابستگی کی کمی کی خطرناک علامت ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے چہلم پر ایران کے مختلف شہروں میں بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، اصٖفہان کے نقشِ جہاں اسکوائر پر ہزاروں افراد نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھا جن کیہ آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ دوسری جانب ترک صدر طیب رجب اردوان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کہا کہ پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کو پائیدار امن کے لیے استعمال ہونا چاہیے اور مذاکرات کو دیرپا امن کے حصول کے لیے انتہائی حد تک استعمال کیا جانا چاہیے۔
ایران کی پہلی 10 نکاتی
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کی پہلی دس نکاتی تجویز ردی کےڈبے میں پھینک چکے، اب دوسری دس نکاتی تجویز پرایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ نیو یارک ٹائمز پہلی دس نکاتی تجویز کو پھیلا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ امریکا اس پر بات چیت کر رہا ہے جبکہ امریکا اسے ردی کے ڈبے میں پھینک چکا ہے، ایران سے کچھ لوگ پروپیگنڈے کے لیے غلط دس نکات پیش کر رہے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرکےبیان پرردعمل میں کہا کہ قالیباف کا ٹویٹ دیکھا ہے، 15 نکاتی پلان ہے، اگر صرف 3 نکات پر اختلاف ہے تو اچھی بات ہے کہ بہت سی باتوں پر اتفاق ہے۔ جے ڈی وینس نے کہا ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد میں مذاکرات کا فیصلہ کیا تاہم بات چیت میں لوگوں کی نیتوں پر عدم اعتماد کافی ہے، انہوں نے سودے بازی کی تو سنگین نتائج بھگتیں گے۔ جنگ بندی کی خلاف ورزی پربولے سیز فائز ہمیشہ سے مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔ کوئی سیز فائز تھوڑی بہت خامی کے بغیر نہیں ہوتا۔ لبنان جنگ بندی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا ایرانی حکومت نے سمجھا کہ لبنان بھی سیز فائر میں شامل ہو گا، ہم نے خود یہ کبھی نہیں کہا، اگر ایران چاہتا ہے کہ معاملہ لبنان کی وجہ سے ٹوٹ جائے تو یہ ان کا انتخاب ہو گا۔ انہوں نے کہا ہرمز میں ٹریفک بڑھی ہے، تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، ڈیل یہ ہے کہ سیز فائر ہو اور بات چیت ہو اور ہرمز کھلے، اب ایرانیوں کو اگلا قدم اٹھانا ہو گا، مجھے نہیں معلوم کہ ایرانیوں نے کہا کہ جے ڈی وینس کو مذاکرات میں شامل کریں۔ جے ڈی وینس نے کہا ایرانی آبنائے ہرمز کو کھولنے کا وعدہ کررہےہیں، انہوں نے پیغام دیا ایرانی ہمیں جتنا کچھ دیں گے اتنا ہم انھیں دیں گے، ہم ان پر پابندیاں کم کرنے پر بات کر سکتے ہیں، ہمارے پاس لیوریج ہے کہ ہم انہیں بہت کچھ دے سکتے ہیں۔
مذاکرات سے قبل ہی 3 اہم
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ بات چیت سے پہلے ہی 10 نکاتی تجاویز کے 3 اہم نکات کی خلاف ورزی کر دی گئی۔ محمد باقر قالیباف نے خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی ہوئی، ایران کے یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی کی گئی اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ باقرقالیباف نے اس تمام صورتحال میں دو طرفہ جنگ بندی یا مذاکرات کو غیر معقول قرار دیا۔ یاد رہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے جاری ہیں، لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ملک بھر میں ایک روز میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 254 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1165 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ٹرمپ کی ایران کو اسلحہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو فوجی سامان فراہم کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جو بھی ملک ایران کو ہتھیار فراہم کرے گا، اس کی امریکا کو برآمد کی جانے والی تمام اشیا پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہوگا اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ یہ اعلان واشنگٹن اور تہران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کے بعد سامنے آیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس اور چین پر ماضی میں ایران کی فوجی صلاحیت بڑھانے میں مدد کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں، جن میں میزائل، فضائی دفاعی نظام اور دہرے استعمال کی ٹیکنالوجی کی فراہمی شامل ہے تاہم روس اور چین نے حالیہ عرصے میں کسی بھی قسم کے اسلحہ فراہم کرنے کی تردید کی ہے۔
مسجد الاقصیٰ کو 40 دن
مسجد الاقصیٰ کو 40 دن بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا۔ اسراِئیلی حکام نے مسجد کو کھولنے کے بعد صبح سویرے نمازیوں کو مسجد میں جانے کی اجازت دے دی جس پر نمازیوں کی بڑی تعداد نے مسجد الاقصیٰ کا رخ کیا۔ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات آج صبح کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے ایران جنگ کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کو بند کردیا تھا۔
امریکا ایران جنگ بندی:
امریکی اخبار ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جنگ کی ڈیڈ لائن کے خاتمے سے چند گھنٹے پہلے کی دلچسپ اور تیزتر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے لے آیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات سےکنارہ کشی کے اشارے کے بعد ہنگامی سفارتکاری کا آغاز ہوا۔ اخبار نے بتایا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ نےایرانی ہم منصبوں سے رابطے کیے جب کہ قطر، مصر اور ترکیے نے بھی ایرانی قیادت سے رابطےکیے، آبنائے ہرمز کے لیے بلآخر چین بھی میدان میں کودا۔ اخبار کے مطابق چین کی جانب سے آبنائے ہرمز کھلوانے پر ایران کو آخری وقت رضامند کروایا گیا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہےکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی وقت شام 5 بجے صدر ٹرمپ کو سیزفائر کی تفصیلات سےآگاہ کیا جس پر صدرٹرمپ نے کہا اگر ایران ان نکات پرراضی ہےتو وہ بھی راضی ہیں۔
امریکا اور ایران جنگ بندی
ابو ظبی: اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر وضاحتیں طلب کریں گے۔ اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق وضاحتیں خطے میں ایرانی حملے روکنے کو یقینی بنانے کے لیے ہوں گی، وضاحتوں میں آبنائے ہرمز کو بلامشروط کھولے جانے کو یقینی بنانا بھی شامل ہوگا۔ اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک پر حملوں پر ایران کے خلاف سخت مؤقف درکار ہے، ایران کو تمام نقصانات کا مکمل ہرجانا ادا کرنا ہوگا۔
جنگ بندی ایرانی قوم کی فتح ہے
ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ بندی ایرانی قوم کی فتح ہے تاہم ہم ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نےدشمن کواپنی شرائط پرجنگ بندی قبول کرنےپرمجبورکیا۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود کو ایک ناقابلِ اعتماد ثابت کیا۔
ایران جنگ ہماری جنگ
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہےکہ ایران، امریکا و اسرائیل جنگ ہماری جنگ نہیں تھی۔ سعودی عرب پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی ہوگئی لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کو مستقل اور دیرپا بنانے کے لیے کام کرنا ہے، ہم سب جیسا امن دیکھنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ابھی کام باقی ہے۔ کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، میرا کام برطانیہ کی حفاظت کرنا تھا، آبنائے ہرمز کا کھلا ہونا بہت اہم ہے اس کے لیے متعدد ممالک کو اکٹھا کر رہے ہیں، اب سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک سے بات چیت کریں گے۔
ٹرمپ نے جنگ شروع کی
امریکی سیاسی رسک اینا لسٹ ایئن بریمر نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ شروع کی لیکن ہار کر نکلے اور امریکا کی مہنگی جنگ بے سود رہی۔ اپنے تجزیے میں امریکی سیاسی تجزیہ کار ایئن بریمر نے کہا کہ ٹرمپ نے فتح کا اعلان کیا لیکن سیز فائردراصل ٹرمپ کی پسپائی ہے، سیز فائر نے اس لڑائی کو روک دیا جس نے عالمی توانائی کے بازاروں کو شدید ہلا کر رکھ دیا اور پوری دنیا میں وسیع علاقائی جنگ کے خدشات پیدا کردیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا بنیادی اقتدار اور طاقت کا مرکز جگہ پر موجود ہے، علاقائی توانائی کی سیاست اور سکیورٹی خطرات اب بھی ویسے ہی حل طلب ہیں۔ امریکی تجزیہ کار کا کہنا تھاکہ ایران سے جنگ اور پھر جنگ بندی صدر ٹرمپ کے فیصلے تھے، ایران میں حکومت کی تبدیلی کا دعویٰ بالکل بھی سچ نہیں، ٹرمپ نے جنگ شروع کی لیکن ہار کر نکلے اور امریکا کی مہنگی جنگ بے سود رہی جب کہ ایران کا اسٹریٹیجک ڈھانچہ جوں کا توں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے بڑے جیو پولیٹیکل اثرات امریکا کے حریفوں کے حق میں نکلے، روس تیل کی زیادہ آمدنی کی وجہ سے مضبوط ہوا جب کہ چین طویل مدتی فائدہ اٹھانے والا ملک بن گیا ہے۔
اسرائیل کا غزہ پر ڈرون حملہ
اسرائیل کے غزہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں صحافی شہید ہوگیا۔ اسرائیل نےڈرون حملے سے عرب ٹی وی الجزیرہ کے صحافی محمد وشاہ(Mohammed Wishah) کو شہید کردیا، یہ ڈرون حملہ محمد وشاہ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس سے گاڑی جل کر تباہ ہوگئی۔ اپنے بیان میں الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے کہا کہ وہ الجزیرہ مبشر کے نمائندے محمد وشاہ کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے گھناؤنے جرم کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی ایک نئی اور صریح خلاف ورزی ہے اور یہ صحافیوں کو نشانہ بنانے اور سچ کی آواز کو خاموش کرنے کی مسلسل منظم پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 262 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی حکومت پاکستان
بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوِن عزر (Reuven Azar) نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت پاکستان کو قابل اعتماد پلیئر نہیں سمجھتی۔ ریوِن عزر نے کہا کہ امریکا نےاپنی وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی معاونت کی خدمات حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی دیکھا ہے کہ امریکا نے کس طرح قطر اور ترکیہ کو حماس سے معاہدے کے لیے استعمال کیا، تاہم اسرائیل کے لیے یہ بات اہم ہے کہ وہ جونتائج دیکھنا چاہتا ہے اس کے لیے امریکا کے ساتھ ہم آہنگ رہے ۔
گیند امریکاکےکورٹ میں
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا دنیا جنگ بندی کے اعلان کے بعد لبنان میں ہونے والے قتلِ عام کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا دنیا یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ امریکا اپنی کی گئی باتوں پر قائم رہتا ہے یا نہیں۔ ایرانی وزیرخارجہ نے وزیراعظم شہبازشریف کا جنگ بندی کے اعلان والا بیان بھی شیئر کردیا اور لکھا کہ ایران اور امریکا جنگ بندی کی شرائط واضح اور دو ٹوک ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے، امریکا کو انتخاب کرنا ہوگا کہ وہ جنگ بندی چاہتا ہے یا اسرائیل کے ذریعے جنگ کو جاری رکھنا چاہتا ہےکیونکہ دونوں چیزیں ایک ساتھ ممکن نہیں۔ ادھر ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ ایران کے وزیرخارجہ اور فیلڈمارشل عاصم منیر کے درمیان رابطہ ہوا اور ایرانی وزیرخارجہ نےفیلڈمارشل کوجنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں سےآگاہ کیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں
کویتی وزارت دفاع نے کہا ہےکہ ایران کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے کیے گئے۔ کویتی وزارت دفاع کے مطابق حملوں میں پیٹرولیم تنصیبات اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب قطر کا کہنا ہےکہ بدھ کو 7 بیلسٹک میزائل اور متعدد ڈرونز حملے کیے گئے جنہیں ناکام بنادیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کویتی ہم منصب جراح جابرالاحمدالصباح کو فون کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ نے سیز فائرکی خلاف ورزیوں پرتشویش کااظہارکیا اور لبنان میں سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں استحکام ودیرپا امن کے لیے سیز فائر کی مکمل پابندی پر زور دیا۔ کویتی وزیر خارجہ نےابتدائی سیز فائر کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔
امریکا ایران جنگ بندی:
امریکی اخبار ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جنگ کی ڈیڈ لائن کے خاتمے سے چند گھنٹے پہلے کی دلچسپ اور تیزتر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے لے آیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات سےکنارہ کشی کے اشارے کے بعد ہنگامی سفارتکاری کا آغاز ہوا۔ اخبار نے بتایا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ نےایرانی ہم منصبوں سے رابطے کیے جب کہ قطر، مصر اور ترکیے نے بھی ایرانی قیادت سے رابطےکیے، آبنائے ہرمز کے لیے بلآخر چین بھی میدان میں کودا۔ اخبار کے مطابق چین کی جانب سے آبنائے ہرمز کھلوانے پر ایران کو آخری وقت رضامند کروایا گیا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہےکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی وقت شام 5 بجے صدر ٹرمپ کو سیزفائر کی تفصیلات سےآگاہ کیا جس پر صدرٹرمپ نے کہا اگر ایران ان نکات پرراضی ہےتو وہ بھی راضی ہیں۔
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ دینے پر سزا دینے پر غور کر رہے ہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق ایسے نیٹو ممالک سے امریکی فوجیوں کو نکالا جائے گا جو ایران جنگ میں غیرمعاون رہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کو ممالک میں تعینات کیا جائے گا جو اس جنگ میں حمایت کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر اسپین یاجرمنی میں امریکی اڈے بند کرنا پلان میں شامل ہوسکتاہے۔
ایران سے دوبارہ جنگ
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیل ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے۔ ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارے مزید اہداف ہیں جنہیں معاہدے یا جنگ دوبارہ شروع کرکے حاصل کریں گے، ایران کے ساتھ جنگ بندی میں حزب اللہ شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، چاہے معاہدے سے یا طاقت سے، افزودہ یورینیم ایران سے ختم کر دیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کے مکمل تعاون سے کیا گیا اور جنگ بندی اختتام نہیں۔
کسی بھی وجہ سے صورتحال
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے غیر متوقع صورتحال پر ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ دے دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، ائیر کرافٹ اور فوجی اہلکار ایران کے اردگردموجود رہیں گے جب کہ کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو دوبارہ حملے شروع ہوجائیں گے، یہ حملے پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور ہوں گے جسے پہلے کبھی نہیں دیکھاگیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی طے ہو چکا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج اس دوران اپنی بھرپورتیاری اور آرام کر رہی ہے، امریکی فوج درحقیقت اپنی اگلی فتح کی منتظر ہے۔
اسرائیل کا غزہ پر ڈرون حملہ،
عرب میڈیا کے مطابق الراشد اسٹریٹ پرصحافی کی گاڑی کو ڈرون سےنشانہ بنایا گیا، حملے کے بعد گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ عرب میڈیا نے رپورٹ میں اسرائیلی اقدام بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی صریحا خلاف ورزی قرار دیا۔
امریکی صدر پاکستانی وزیراعظم
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل سے باخبر ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم کی اپیل پر جلد رد عمل دیں گے۔ ادھر سینئر ایرانی عہدیداروں نے بھی کہا ہے کہ ایران وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دوہفتے توسیع کی درخواست کردی۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد ٹھوس نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکی صدر سے درخواست کی کہ سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی جائے۔ وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایران سے آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھولنے کی بھی درخواست کردی۔
امریکی صدر نے پاکستان کی
ایران کی پوری تہذیب ایک رات میں ختم کرنے کی دھمکی کے بعدامریکی صدر نے اپنی دی گئی ڈ یڈ لا ئن ختم ہونے سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ایران پر بمباری دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان کر دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر حملےکودوہفتوں کےلیےمعطل کرنے پر متفق ہوں، یہ دوطرفہ جنگ بندی ہوگی، اس شرط کے ساتھ کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل، فوری اور محفوظ طریقےسےکھولنے پر آمادہ ہو۔ صدر ٹرمپ نے کہا پاکستانی کے وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیرکےساتھ گفتگوہوئی، پاکستانی قیادت کی درخواست پرایران پرحملےمعطل کرنےپررضامندہوا، میں سمجھتاہوں یہ قابل عمل بنیاد ہےجس پربات چیت ہوگی۔ امریکی صدر بولے ہم پہلےہی تمام عسکری اہداف حاصل کرچکے ہیں بلکہ ان سےآگےبڑھ چکےہیں، مشرقِ وسطیٰ میں امن سے متعلق حتمی معاہدےکےقریب پہنچ چکےہیں، ہمیں ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجویز موصول ہوئی ہے اور ہمارا مانناہےکہ یہ مذاکرات کے لیے ایک قابلِ عمل بنیاد فراہم کرتی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دوہفتے توسیع کی درخواست کی تھی۔ وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایران سے آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھولنے کی بھی درخواست کی تھی۔
جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی
دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔ جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران لوگوں نے قومی پرچم تھامے ہوئے تھے اور پرجوش نعرے بازی کی۔ مظاہروں میں خواتین، بچے، بوڑھے ، جوان سب شامل رہے اور مختلف شہری تنصیبات کے گرد انسانی زنجیر بھی بنائی۔ ادھر ایرانی موسیقار علی قمصری نے دماوند پاور پلانٹ کے باہر دھرنا دیا اور کہا حملے روکنے کے لیے موسیقی بجائیں گے۔ دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی جنگ بندی پر جشن کا سماں رہا، لوگ رات گئے گھروں سے باہرنکل آئے، ایران پر مسلط جنگ روکے جانے کاخیرمقدم کیا۔ یاد رہے اس سے پہلے ٹرمپ کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی، ملک بھر میں ایرانی شہری سڑکوں پر آگئے تھے۔
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے
اسرائیلی حکومت امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے جنگ بندی کے اعلان پر حیرت زدہ رہ گئی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی تہذیب اجڑنےکے لیے شادیانے بجانےکی تیاری کرنے والوں کے خواب ٹوٹ گئے۔ اسرائیلی اہلکار نےکہا کہ ہم ٹرمپ کے فیصلے سے حیران تھے، ہمیں آخری لمحات میں اپ ڈیٹس موصول ہوئیں، سب کچھ پہلے سے ہی طے شدہ لگتا تھا۔ اسرائیلی صحافی زیو روبنسٹین نےکہا کہ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد کوئی جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے اور سچ جانتی ہے، دنیا کے تمام F-35 تیل کے ایک بیرل کی قیمت پر نہیں جیت پائیں گے۔ زیو روبنسٹین کا مزید کہنا تھا کہ ایران نامی تہذیب ٹرمپ سے 1500 سال پہلے موجود تھی اور اس کے بعد بھی 1500 سال باقی رہے گی۔
پاکستان کی کامیاب ثالثی پر
پاکستان کی کامیاب ثالثی پر بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہرت کا ڈنکا بجتا دیکھا تو وزیراعظم نریندر مودی کو لتاڑ ڈالا۔ ایک تجزیہ کارنے کہا کہ 10 سال پہلے اڑی میں ہوئے واقعے پر نریندر مودی نے کہا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کردیں گے۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کا نام ہے اور بھارت اور نریندری مودی کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی دو ہفتےکی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ بندی کی منظوری دی۔ ایرانی میڈیا نے کہا کہ ایران مخالف بیان بازی سے ٹرمپ کی ذلت آمیز پسپائی ہوئی جب کہ ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی نے کہا ایران پرحملے رک گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا، ایرانی فوج سے رابطےکےساتھ آبنائےہرمزسےدو ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہے۔ دوسری جانب ایران کی پوری تہذیب ایک رات میں ختم کرنے کی دھمکی کے بعدامریکی صدر نے اپنی دی گئی ڈ یڈ لا ئن ختم ہونے سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ایران پر بمباری دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان کر دیا۔
سلامتی کونسل میں روس
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے آبنائے ہُرمز کھلوانے کی قرارداد کو ویٹو کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہُرمز کھلوانے کے لیے بحرین کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیےسلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ قرار داد کے حق میں11 ووٹ آئے جبکہ روس اور چین نے قرار داد کو ویٹو کردیا۔ پاکستان اور کولمبیا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر قرارداد منظور ہوتی تو رکن ملکوں کو آبنائے ہُرمز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت ہوتی۔
دشمن کو عبرتناک شکست کا
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی۔ دوہفتےکی جنگ بندی اورمذاکرات پرایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کومجرمانہ جنگ میں ناقابل تردید، تاریخی اورعبرتناک شکست کا سامنا کرناپڑا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران نے امریکاکو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبورکردیا، تجاویز میں امریکاکی جانب سےعدم جارحیت کی ضمانت دیناشامل ہے، آبنائے ہرمز پر ایران کےکنٹرول کو جاری رکھنےکی تجویزشامل ہے۔ بیان کے مطابق افزودگی کو قبول کرنے، تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کوختم کرنا، سلامتی کونسل اوربورڈ آف گورنرزکی تمام قراردادوں کوختم کرنا، ایران کو معاوضہ ادا کرنے، خطے سے امریکی جنگی افواج کےانخلاءکی تجویز شامل ہیں۔ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق لبنان کےخلاف تمام اسلامی محاذوں پرجنگ بندی کو روکنےکی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے فتح کی تفصیلات سامنے آنے تک اتحاد ویکجہتی کوبرقراررکھنےکی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی دو ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نےجنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی شرائط مان لیں جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دو ہفتے کی بندی کا اعلان کیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ بات چیت کا آغاز جمعہ 10 اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا، دونوں فریقین نے اتفاق کیا تو مذاکرات کی مدت میں توسیع ہوسکتی ہے۔
پاکستان کی کامیاب سفارتکاری
ایران نے پاکستان کی دو ہفتےکی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی، ایران کے نئے سپریم لیڈر نے جنگ بندی کی منظوری دی۔ ایرانی میڈیا نے کہاکہ ایران مخالف بیان بازی سے ٹرمپ کی ذلت آمیز پسپائی ہوئی جبکہ ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی نے کہا ایران پرحملے رک گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا، ایرانی فوج سےرابطےکےساتھ آبنائےہرمزسےدوہفتےتک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نےجنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی شرائط مان لیں جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دو ہفتے کی بندی کا اعلان کیا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی حملے دو ہفتے کے جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق روک دیے گئے ہیں. ادھر اسرائیلی میڈ یا اور وائٹ ہاؤس عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی سے اتفاق کر لیا۔
ٹرمپ نے کیسے امریکا
واشنگٹن / نیویارک: مشرقِ وسطیٰ میں بھڑکتی جنگ کے پس منظر میں ایک سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ اچانک نہیں بلکہ خفیہ بریفنگز، اندرونی اختلافات اور ایک طاقتور اتحادی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دباؤ کے بعد کیا۔ نیویارک ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق فروری 2026 میں بنیامین نیتن یاہونے وائٹ ہاؤس میں ایک انتہائی خفیہ پریزنٹیشن دی، جس میں ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ اس بریفنگ میں اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے موساد کے سربراہ سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی اور دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت کو نشانہ بنا کر اور اس کے میزائل نظام کو تباہ کر کے چند ہفتوں میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پریزنٹیشن نے صدر ٹرمپ کو بہت زیادہ متاثر کیا، اور انہوں نے ابتدائی طور پر ہی مثبت اشارہ دے دیا۔ نیتن یاہو کی پریزنٹیشن سے چار مقاصد اخذ کیے گئےجن میں ، ایرانی اعلیٰ قیادت کا قتل، میزائل پروگرام کی تباہی، عوامی بغاوت اٹھانا اور رجیم چینج شامل تھے۔ تاہم بعد میں امریکی انٹیلی جنس نے اس منصوبے کے پہلے دو حصوں کو قابل حصول اور آخری دو حصوں کو “حقیقت سے دور” قرار دیا، خاص طور پر ایران میں حکومت کی تبدیلی (Regime Change) کے امکان کو مسترد کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے اندر ہونے والے اہم اجلاسوں میں شدید اختلافات سامنے آئے۔
جنگ بندی: ایران کا آبنائے
امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے بھی آبنائے ہرمز سب کیلئے 2 ہفتے کیلئے کھولنےکا اعلان کردیا۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اپنے عزیز بھائی وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مشکورہوں کہ انہوں نے خطے میں جنگ کے خاتمے کی انتھک کوشش کی۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرا ن نے وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل اور 15 نکاتی تجاویز پر امریکا کی جانب سے مذاکرات کی درخواست مان لی ہے اور امریکا کے صدرٹرمپ نے ایران کی 10 نکاتی تجاویز پر عمومی فریم ورک پر بھی اتفاق کرلیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بنیاد پر میں ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے حوالے سے کہتا ہوں کہ اگر ایران پر حملے روک دیے گئے تو ہماری طاقتور افواج بھی دفاعی کارروائیاں بند کردیں گی۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایرانی فوج سے رابطے کی صورت میں آبنائے ہرمز سے دو ہفتے کیلئے محفوظ راستہ دیا جائے گا تاہم اس میں تکنیکی قیود کا خیال رکھنا ہوگا۔امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران نے بھی آبنائے ہرمز سب کیلئے 2 ہفتے کیلئے کھولنےکا اعلان کردیا۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے منظور بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اپنے عزیز بھائی وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مشکورہوں کہ انہوں نے خطے میں جنگ کے خاتمے کی انتھک کوشش کی۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرا ن نے وزیراعظم شہبازشریف کی اپیل اور 15 نکاتی تجاویز پر امریکا کی جانب سے مذاکرات کی درخواست مان لی ہے اور امریکا کے صدرٹرمپ نے ایران کی 10 نکاتی تجاویز پر عمومی فریم ورک پر بھی اتفاق کرلیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بنیاد پر میں ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے حوالے سے کہتا ہوں کہ اگر ایران پر حملے روک دیے گئے تو ہماری طاقتور افواج بھی دفاعی کارروائیاں بند کردیں گی۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایرانی فوج سے رابطے کی صورت میں آبنائے ہرمز سے دو ہفتے کیلئے محفوظ راستہ دیا جائے گا تاہم اس میں تکنیکی قیود کا خیال رکھنا ہوگا۔
مہذب دنیا میں ایسی
نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تہذیب ختم کرنے کی دھمکی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جدید دنیا میں ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے ٹرمپ کی زبان اور کسی ممکنہ اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی تہذیب کے خاتمے کی بات کرنا یا اس کی منصوبہ بندی کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ جنگیں المیہ ہوتی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ ایک حقیقت ہیں۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ تاہم، ایسی کوئی بھی زبان یا اقدام جو تہذیب کے خاتمے کا تصور پیش کرے، جدید دنیا میں ناقابلِ قبول ہے۔ جوہری ہتھیاروں کا استعمال کسی بھی حالت میں جائز نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی، خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخرختم ہونے جارہی ہے۔ ٹرمپ نے لکھا کہ یہ دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے سب سے اہم لمحات میں سے ایک ہو سکتا ہے، خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخرختم ہونے جارہی ہے، ایران کے عظیم عوام پر خدا کی رحمت ہو!
آج رات ایران کی پوری تہذیب
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی، خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخرختم ہونے جارہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی، جسے دوبارہ کبھی واپس نہیں لایا جا سکے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو، لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا۔ تاہم، اب جبکہ ہم نے مکمل رجیم تبدیل کردی ہے ، جہاں مختلف، زیادہ ذہین اور کم انتہا پسند سوچ رکھنے والے لوگ غالب ہوں گے، تو شاید کوئی انقلابی اور شاندار چیز وقوع پذیر ہو جائے۔ ٹرمپ نے لکھا کہ یہ دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے سب سے اہم لمحات میں سے ایک ہو سکتا ہے، خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخرختم ہونے جارہی ہے، ایران کے عظیم عوام پر خدا کی رحمت ہو! واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جنگ کے حوالے سے تازہ ترین ڈیڈلائن آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ختم ہو رہی ہے۔ ٹرمپ کی ڈیڈ لائنز ٹرمپ اس سےقبل بھی متعدد ڈیڈلائنز کا اعلان کر چکے ہیں۔ سب سے پہلی ڈیڈلائن، 21مارچ کو دی گئی جس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے 48 گھنٹوں کے اندر آبی گزرگاہ کو دوبارہ نہ کھولا تو وہ پاور پلانٹس کو تباہ کر دیں گے۔ اس کے 2 دن بعد، صدرٹرمپ نے ممالک کے ساتھ بہت اچھی اور نتیجہ خیز بات چیت کاحوالہ دیتے ہوئے ایرانی توانائی انفراسٹرکچر کے خلاف حملے 5 دن کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ پھر 27مارچ کو ، ایک بارپھر صدرٹرمپ نے ایرانی انرجی پلانٹس پر حملے، مزید 10 دن کے لیے ملتوی کر دیے تھے اور 6 اپریل تک کی ایک اور نئی ڈیڈلائن دی ۔ 3اپریل کو صدرٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے 48گھنٹوں کی وارننگ دی۔ پھر 5 اپریل کو مغالظات سے بھرے بیان میں ٹرمپ نے دھمکی کو دہرایا اور کہا منگل کا دن پاور پلانٹ کا دن اور برج کا دن ہو گا بعد کی ایک پوسٹ میں انہوں نے منگل، شام 8:00 مشرقی وقت مقرر کیا۔
حکومت اور عوام ہمیشہ
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنےسعودی بھائیوں اور بہنوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ وزیرِ اعظم اور سعودی عرب کے ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاری حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا اور حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف نے آج سعودی عرب میں الجبیل آئل فسیلیٹی پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ہمیشہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، سعودی عرب کیساتھ ایسےکھڑے رہیں گے جیسے سعودی قیادت اور عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ وزیرِ اعظم نے موجودہ کشیدگی کےدوران سعودی قیادت کی جانب سے تحمل اور دانشمندی کے مظاہرے کو سراہا۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان دیگر ممالک کیساتھ ملکر امن کی کوششوں کو کامیاب بنانےکےلیے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نےکشیدگی کم کرنےکےلیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے بھی سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا جبکہ سعودی ولی عہد نےخطےمیں امن واستحکام کی بحالی کےلیےپاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
سلامتی کونسل میں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے آبنائے ہُرمز کھلوانے کی قرارداد کو ویٹو کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہُرمز کھلوانے کے لیے بحرین کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیےسلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ قرار داد کے حق میں11 ووٹ آئے جبکہ روس اور چین نے قرار داد کو ویٹو کردیا۔ پاکستان اور کولمبیا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر قرارداد منظور ہوتی تو رکن ملکوں کو آبنائے ہُرمز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت ہوتی۔
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی
اسرائیل نے بیروت پر حملہ کرکے حزب اللہ رہنما کے بجائے ان کے مخالف اور اپنے حامی کو ہلاک کردیا جس سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات بیروت میں عمارت کو نشانہ بنایا گیا تاہم خفیہ معلومات غلط ثابت ہوئیں۔ غلط قتل پر اسرائیلی فوج نے حزب اللہ مخالف تنظیم لبنان فورس سے افسوس کا بھی اظہار کیا۔
آبنائے ہُرمز کی بندش سے
آبنائے ہرمز کی بندش سے بحری ٹریفک شدید متاثر ہے اور امریکا بھی اپنے تمام تر دعوؤں اور دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز سے ایران کا کنٹرو ل ختم کروانے میں ناکام نظر آرہا ہے۔ دفاعی ماہرین کہتے ہیں ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنےکےلیے روایتی بحری بیڑے پر انحصار نہیں کرتا بلکہ ملٹی لیئر ڈیفنس اسٹریٹجی کا استعمال کرتا ہے جس میں اس کے ساحلوں پر موجود موبائل میزائل بیٹریز، چھوٹی اسپیڈ بوٹس، سمندری بارودی سرنگیں اور خودکش ڈرون شامل ہیں جو فضا سے بحری جہازوں کو ٹریک کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر حملہ کردیتے ہیں۔ حالانکہ امریکا ایرانی بحریہ خاص طور پر اُس کی آبدوزوں کو مکمل ختم کرنے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن ابھی بھی Midget Submarines کا خطرہ موجود ہے جس نے اس بحری راستے کے استعمال پر خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ امریکا اسرائیل کے حملوں کے بعد سے ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنا مؤثر کنٹرول ظاہر کرنے کےلیے کئی بحری جہازوں پر حملے کیے۔ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق 28 فروری سے یکم اپریل تک خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کے اطراف میں 20 سے زائد بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔ ادارے کا مزید کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے باعث اس وقت خطے میں تقریباً 2 ہزار بحری جہاز پھنسے ہوئے ہیں اور ایران صرف چند ممالک کو اپنے جہاز لےجانے کی اجازت دے رہا ہے، ان 2 ہزار جہازوں میں سے تقریباً 400 جہاز خلیج عمان میں موجود ہیں، دیگر جہازوں کو نہر سوئز کی طرف موڑ دیا گیا ہے یا پھر انہیں ایشیا اور یورپ تک اشیاء پہنچانے کے لیے جنوبی افریقہ میں کیپ آف گڈ ہوپ کے راستے طویل سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ سعودی عرب آبنائے ہرمز کی بجائے بحیرہ احمر کے راستے تیل کی ترسیل کررہا ہے۔ آبنائے ہرمز سے گزشتہ 24 گھنٹے میں ایران کی اجازت سے 15 جہاز گزرے ہیں، ایرانی میڈیا کے مطابق یہ تعدادجنگ شروع ہونےسے پہلےکی نسبت 90 فیصدکم ہے۔
ایران جنگ کے اثرات طویل،
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے متعلق جنگ فوری طور پر ختم بھی ہو جائے تو اس کے منفی اثرات عالمی معیشت پر برقرار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنازع مہنگائی میں اضافے اور معاشی ترقی کی رفتار میں سست روی کا باعث بنے گا۔ ان کے مطابق جنگ سے قبل توقع کی جا رہی تھی کہ عالمی معیشت کی شرح نمو میں معمولی بہتری آئے گی، تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے۔ کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں دنیا زیادہ قیمتوں اور کمزور معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے، جبکہ جنگ کے معاشی اثرات آئندہ ہونے والے آئی ایم ایف اجلاسوں میں مرکزی موضوع ہوں گے۔
سعودی عرب میں الجبیل تیل
سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع الجبیل تیل تنصیب پر مبینہ ایرانی حملوں کے بعد بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ایرانی میڈیا نے آگ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے میزائل حملوں میں صنعتی شہر کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اگرچہ کسی سرکاری بیان میں آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم آگ کے شعلے میلوں دور سے دیکھے جاسکتے ہیں اور دھوئیں کے بادل آسمان کو گھیرے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئرڈیفنس سسٹم نے مشرقی علاقے پر فائر کیے گئے سات بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کردیا ہے۔ ان میزائلوں کا ملبہ ایک توانائی سے متعلق ایک تنصیب پر گرا۔جس سے پیدا نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
بمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی
ایران میں گرائے گئے امریکی F-15E لڑاکا طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بازیاب کروانے کے لیے کیے گئے امریکی ریسکیو آپریشن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران امریکی فورسز نے غیر معمولی فضائی اور زمینی طاقت استعمال کی۔ رپورٹ کے مطابق زخمی پائلٹ تقریباً دو دن تک جنوبی مغربی ایران کے پہاڑی علاقے میں ایک دراڑ میں چھپا رہا جبکہ ایرانی فورسز اور ملیشیا ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے ذریعے اس کی تلاش میں مصروف تھیں۔ امریکی پائلٹ نے زمین پر اتر کر اپنا ایمرجنسی بیکن ایکٹیویٹ کیا جس سے حکام کو اس کے زندہ ہونے کا ثبوت ملا تاہم بعد میں پائلٹ کو ٹریک کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا رہا۔ پائلٹ نے ایک موقع پر پیغام بھیجا ’گاڈ اس گُڈ‘، تاہم ابتدا میں واشنگٹن میں اس پیغام کو ممکنہ جال سمجھا گیا۔ اتوار کی صبح امریکی کمانڈوز نے شدید فائرنگ اور فضائی کارروائی کے بعد ایران کے اندر تقریباً 200 میل گہرائی میں موجود پائلٹ تک رسائی حاصل کی اور اسے بحفاظت نکال لیا۔ اس دوران زمین پر موجود امریکی طیاروں کو بھی تباہ کر دیا گیا تاکہ حساس ٹیکنالوجی دشمن کے ہاتھ نہ لگے۔ طیارہ گرنے کا واقعہ جمعےکو اس وقت پیش آیا جب ’ڈیوڈ 44‘ کال سائن والے امریکی F-15E اسٹرائیک ایگل طیارے کو ایرانی فورسز گرا دیا۔ اس طیارے میں دو پائلٹ موجود تھے، ایک کو فوری طور پر بچا لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ جنرل ڈین کین نے طیارہ گرنے کے بعد فوری طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد ٹرمپ نے ریسکیو آپریشن کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں اسے ہر صورت واپس لانا ہے‘۔ ریسکیو مشن میں تقریباً 100 اسپیشل فورسز اہلکار، درجنوں جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر شریک تھے جبکہ سی آئی اے نے بھی خفیہ معلومات فراہم کرنے اور ایرانی فورسز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ امریکی اخبار کے مطابق آپریشن کے دوران چار B-1 بمبار طیاروں نے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی تقریباً 100 سیٹلائٹ گائیڈڈ بم گرائے جبکہ MQ-9 ریپر ڈرونز نے پائلٹ کے قریب آنے والے ممکنہ جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔ امریکی اخبار کے مطابق جب امریکا نے پہلے سے فضا میں موجود طیاروں کو ان کے اصل اہداف سے ہٹا کر ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے تعینات کیا تو اس سے کئی ایرانی میزائل لانچر حملوں سے بچ گئے اور یوں اس دوران ایران نے معمول سے زیادہ میزائل فائر کیے۔ اخبار کے مطابق پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی ابتدائی کوشش ناکام رہی اور اس دوران دو H-6 ہیلی کاپٹروں پر زمین سے فائرنگ کی گئی جس سے ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہوا اور انہیں کویت میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اسی طرح دو MC-130J طیارے ایران میں عارضی بیس پر لینڈنگ کے بعد زمین میں دھنس گئے اور دوبارہ اڑان بھرنے کے قابل نہ رہے۔ بعد ازاں ایک متبادل منصوبے کے تحت چھوٹے طیاروں کے ذریعے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچایا گیا جبکہ سی آئی اے نے غلط معلومات پھیلا کر ایرانی فورسز کو گمراہ کیا کہ پائلٹ کو پہلے ہی نکال لیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق اسرائیل نے بھی اس آپریشن میں انٹیلی جنس شیئرنگ اور محدود فضائی کارروائیوں کے ذریعے مدد فراہم کی تاکہ ریسکیو مشن کو کامیاب بنایا جا سکے۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد امریکی فورسز نے دو MC-130J طیارے (جن کی مالیت 100 ملین ڈالر سے زائد فی طیارہ ہے) اور دو MH-6 ہیلی کاپٹر تباہ کر دیے تاکہ ان کی ٹیکنالوجی محفوظ رہے۔
ایران نے امریکی تجاویز پر
ایران نے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کا ردعمل ظاہر کرتا ہےکہ ایران نے جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اس بات پر زور دے رہا ہےکہ جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے ردعمل میں 10 نکات بھی شامل ہیں۔ ایران کے 10 نکات میں خطے میں تنازعات کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے ضابطہ کار بھی شامل ہے۔ ایران کے 10 نکات میں عالمی پابندیوں کا خاتمہ اور امریکی اسرائیلی حملوں کے نقصانات کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔
کسی صورت دباؤ اور دھمکیوں
ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں وہم پر مبنی قرار دے دیں۔ ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے بیان میں کہاکہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کو رسوائی کا سامنا ہے، ٹرمپ کی دھمکیاں مشرقِ وسطیٰ میں امریکاکی ذلت اور رسوائی کی تلافی نہیں کرسکتیں، نہ ہی یہ خطے میں امریکا کی ناکامیوں کو چھپا سکتی ہیں۔ ایرانی فوجی حکام کے مطابق امریکا کی جانب سے بڑھتی ہوئی دھمکی آمیز زبان دراصل مشرق وسطیٰ میں اس کی ذلت اور رسوائی کا اعتراف ہے، جسے اس طرح کے بیانات سے ختم نہیں کیا جا سکتا، بیان میں واضح کیا گیا کہ دھمکیوں اور دباؤ سے نہیں جھکیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو ایران اس کا سخت جواب دے گا، جس کے نتائج خطے کے لیے سنگین ہو سکتے ہیں۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ خطے میں کشیدگی کو بڑھانے کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔ یاد رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور ڈیل کے لیے آج رات تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ایران کے لیے آج کی ڈیڈلائن حتمی ہے، انہوں نے ڈیل نہ ہونے کی صور ت میں ایران کے پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو بارہ بجے سے پہلے ایران میں ہر پاور پلانٹ تباہ کر دیا جائے گا۔
ڈیل نہ ہوئی تو ہر پاور پلانٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور ڈیل کے لیے آج رات تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے لیے آج کی ڈیڈلائن حتمی ہے، انہوں نے ڈیل نہ ہونے کی صور ت میں ایران کے پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو بارہ بجے سے پہلے ایران میں ہر پاور پلانٹ تباہ کر دیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا اب ہمارے دوسرے جانب سرگرم لوگ بات کر رہے ہیں جو ہم سے ڈیل کرنا پسند کریں گے، ایران میں نئے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات ٹھیک چل رہے ہیں، ایران جنگ بندی مذاکرات کے لیے فعال اور بات چیت پر آمادہ شرکا موجود ہیں، مذاکرات میں کچھ بہترین ممالک ثالثی کررہے ہیں۔ صدر ٹرمپ بولے پچھلی مرتبہ ہم ڈیل کے قریب تھے مگر وٹکوف، کشنر اور جے ڈی وینس نے بتایا کہ انہوں نے ڈیل توڑ دی ہے، اس پر میں نے 45 منٹوں میں حکم دیا کہ ایران کا سب سے بڑا پل تباہ کر دیں اور وہ پل 10 منٹ میں تباہ ہو گیا۔اس بار امید ہے بجلی گھروں اور پلوں پر بمباری نہیں کرنی پڑے گی ورنہ پورا ایران تباہ کیا جانا ممکن ہے اور یہ اگلی شب بھی ہوسکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا اگر ہم نے ایران کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا تو اسے بحال کرنے میں ایران کو 100 سال لگیں گے، اگر ہم نے ایران کو اس وقت چھوڑ بھی دیا تو انہیں انفراسٹرکچر بحالی میں 20 سال لگیں گے۔
ایران نے عارضی جنگ بندی
تہران: ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کردیے۔ ایران نے عارضی جنگ بندی مسترد کر تے ہوئے تنازع کا مستقل خاتمہ، پابندیوں کا خاتمہ اور اسرائيل و امریکی حملوں سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوادیا ہے اور سینئر ایرانی عہدیدار نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ اس حوالے سے ایرانی میڈیا نے بتایا کہ 10 نکاتی جواب میں آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے ضابطہ کار بھی شامل ہے۔ ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ’عارضی جنگ بندی‘ کے بدلے آبنائے ہُرمُز کھولنے اور ڈیڈلائن قبول کرنے سے انکار کرتا ہے، امریکی حملوں پر ایران کا جواب خطے تک محدود نہيں رہے گا۔
امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں
امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت جاری ہے، جس میں 45 روزہ جنگ بندی کو مستقل امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سفارتی کوشش خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ خطرناک تصادم کو روکنے کا شاید آخری موقع ثابت ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کے لیے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بصورت دیگر شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ رپورٹس میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کی صورت میں خلیجی ممالک میں توانائی اور پانی کی تنصیبات خطرے میں پڑ سکتی ہیں، جس سے خطے کی سلامتی کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔
ایرانی بحریہ کا امریکا اوراسرائیلی
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت امریکا اور اسرائیل کے خلاف 97ویں لہر میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی اور اسرائیلی تنصیبات پر حملے کیے۔ ایرانی دعوؤں میں کہا گیا ہے کہ کویت میں امریکی کمانڈرز اور افسران کے زیرِ استعمال ایک مقام کو تباہ کر دیا گیا۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں ایک امریکی کمانڈ سینٹر اور تربیتی مرکز پر حملے میں 25 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جبل علی بندرگاہ کی گزرگاہ میں میزائل حملے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی تجارتی جہاز کو آگ لگ گئی، جبکہ ایرو اسپیس فورس نے اسرائیل کے ایک صنعتی علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی ہے اور متعلقہ ممالک کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔
وینس کا شمار دنیا کے منفرد
اٹلی کے شہر وینس کودنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ شہر اپنے رومانوی نہری نظام، شاندار تاریخی عمارتوں اور 400 سے زائد دلکش پلوں کی وجہ سے منفرد پہچان رکھتا ہے۔ وینس ایک جادوئی شہر ہے اور واقعی یہ کسی فلم جیسا لگتا ہے۔یہ شہر کبھی دلدل تھا، مگر بعد میں ایک طاقتور تجارتی ریاست بن گیا، خاص طور پر مشرقی دنیا کی تجارت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کا شمار دنیا کے منفرد اور دلکش ترین شہروں میں ہوتا ہے، جو اپنی خوبصورتی، تاریخ اور انوکھے طرزِ زندگی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ یہ شہر دراصل 100 سے زائد چھوٹے جزیروں پر آباد ہے جو نہروں (کینالز) کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہاں سڑکوں کی جگہ پانی کے راستے استعمال ہوتے ہیں اور آمدورفت کے لیے کشتیوں، واٹر ٹیکسیز اور گونڈولا (روایتی کشتی) کا سہارا لیا جاتا ہے، جو اسے دنیا کے دیگر شہروں سے بالکل مختلف بناتا ہے۔ وینس کا مشہور Grand Canal شہر کی سب سے بڑی نہر ہے، جس کے کنارے تاریخی عمارتیں، محلات اور خوبصورت پل واقع ہیں۔ ان پلوں میں Rialto Bridge خاص طور پر مشہور ہے، جو نہ صرف ایک اہم گزرگاہ ہے بلکہ ایک تاریخی شاہکار بھی ہے۔ وینس اپنی دلکشی کی وجہ سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ، ہر سال لاکھوں افراد یہاں کا رخ کرتے ہیں،مختصر یہ کہ وینس صرف ایک شہر نہیں بلکہ تاریخ، فن، اور رومان کا ایسا حسین امتزاج ہے جس کی مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہے۔ سیاح اکثر وینس کو ایک “زندہ عجائب گھر” یا “پریوں کی کہانی جیسا شہر” قرار دیتے ہیں، خاص طور پر شام کے وقت جب تنگ گلیوں میں خاموشی چھا جاتی ہے اور شہر مزید پُراسرار اور دلکش محسوس ہوتا ہے۔
ایران کیخلاف غیر اخلاقی
ایران کے خلاف غیر اخلاقی بیان پر سینیئر امریکی سیاست دانوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بیان پر سینیئر امریکی سیاست دانوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دیتے ہوئے پچیسویں ترمیم لاگو کر کے صدر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار اور خطرناک ہوچکے ہیں ، کانگریس کو کوئی اقدام کرنا ہوگا ، ابھی اور اسی وقت کرنا ہوگا۔ سینیٹ میں اقلیتی قائد چک شومر نے کہا ہے کہ ایسے میں جب سب لوگ ایسٹر منانے جا رہے ہیں ٹرمپ سوشل میڈیا پر بےقرار پاگل کی طرح بکواس کررہے ہیں۔ ٹرمپ کی سابق زبردست حامی ٹیلر گرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ پاگل ہو چکے ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ کا ہر وہ شخص جو خود کو مسیحی سمجھتا ہے اسے صدر کے پاگل پن میں مداخلت کرنی چاہیے۔ امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا کہ اگر وہ ٹرمپ کی کابینہ میں ہوتے تو ایسٹر کی ان چھٹیوں میں امریکی آئین میں پچیسویں ترمیم لاگو کرنے کے لیے قانون دانوں سے بات کررہے ہوتے ، پچیسویں ترمیم کے تحت صدر کی معذوری کی صورت میں کابینہ کے اکثریتی فیصلے سے اس کے اختیارات نائب صدر سنبھال سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی ایک اور دھمکی دی ۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایران کے خلاف گالیوں کا بھی استعمال کیاتھا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے تھا اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی ، منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو زندگی جہنم بنا دی جائے گی۔
نسل پرستانہ ریمارکس،
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے چیف آف اسٹاف کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے چیف آف اسٹاف زیو اگمون کو ہٹا دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق چیف آف اسٹاف زیو اگمون نسل پرستانہ ریمارکس پر اپنی حکومتی پارٹی اور اپوزیشن کی تنقید کی زد میں تھے ۔ انہوں نے رکنِ پارلیمنٹ نِسیم وتوری کو ببو ن اور ایلی ریوِیوو کو ذہنی معذور مراکشی کہتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ پتانہیں ایسے لوگ پارلیمنٹ تک کیسے پہنچ جاتے ہیں۔
دھمکی دینے والے یاد رکھیں
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران جوابی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسماعیل بقائی نے کہا سویلین انفرا اسٹرکچر، بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے والے یاد رکھیں، اس کا درد صرف ایران تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے ٹرمپ کے غیر اخلاقی دھمکی آمیز بیان پر مصیبت میں گھرے امریکی صدر اور ہاری ہوئی امریکی فوج کی بے عزتی محض باتوں، میڈیا کی جنگ اور دماغی ہتھکنڈوں سے ٹھیک نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لفاظی اور پروپیگنڈا امریکا کو ایران سے ملنے والی شکست کی رسوائی مٹا نہیں سکتا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی ایک اور دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایران کے خلاف گالیوں کا بھی استعمال کیاتھا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے تھا اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی ، منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو زندگی جہنم بنا دی جائے گی۔
ایران کے امریکی تنصیبات پر
ایران کے مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملوں سے ایک اور بحران نے جنم لے لیا۔ کئی ممالک کی پروازوں نے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا اور ان طیاروں کو طویل فضائی راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔ پاکستانی پروازیں امارات کی فضا چھوڑ کر طویل روٹ اختیار کررہی ہیں، پروازیں امارات کے مغرب اور جنوب میں سعودی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔ پروازیں سعودیہ سے عمان میں داخل ہوکر مسقط سے پرانا روٹ لیتی ہیں جس سے دمام اسلام آباد کی پروازوں کا دورانیہ 1 گھنٹہ 40 منٹ بڑھ گیا جب کہ دمام ملتان اور لاہور کی پروازوں کو معمول سے ڈیڑھ گھنٹہ اضافی لگ رہا ہے۔ اس کے علاوہ دبئی، ابوظبی شارجہ سے پاکستان کی پروازوں کے دورانیے میں 15 منٹ کا اضافہ ہوا ہے اور جدہ ریاض سے پاکستان کے لیے پروازوں کو 25 منٹ کا اضافی وقت لگ رہا ہے جب کہ مدینہ سے اسلام آباد کی پروازوں کے لیے بھی 35 منٹ اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے، پروازوں کا دورانیہ بڑھنے سے سفر کی لاگت میں لاکھوں روپے اضافہ بھی ہوا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے گالیوں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی رہنماؤں کے لیے گالیوں بھری پوسٹ پر عالمی مبصرین بھی حیران پریشان ہیں۔ امریکی صدر کی پوسٹ پر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا پینل دنگ رہ گیا، سی این این کے اینکر نے کہا کہ بجلی کے پلانٹ اور انفرا اسٹرکچر پر حملے جنگی جرم سمجھے جاتے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے رپورٹر زولان نے کہا کہ صدر ٹرمپ متضاد بیانات دے رہے ہیں جبکہ عالمی امور کے ماہر بریٹ مک گارک نے کہا کہ ایسی زبان استعمال کرنے سے ٹرمپ کو ڈیل نہیں ملے گی۔ اسکائی نیوز پر مبصر ٹیرا کنگارلو نے کہا کہ ایسے بیانات سے ٹرمپ کی فرسٹریشن ظاہر ہوتی ہے، ٹرمپ کے اقدامات نے ایران کو اور بھی شیر کر دیا ہے، ایرانی قیادت کے لیے موت عظمت کا نشان بن چکی ہے جب کہ ٹرمپ ہر چیز کو ڈیل کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ ٹریڈ یونین رہنما ہوورڈ بیکٹ نے کہا کہ ٹرمپ کو اسی آبنائے کا غم ہے جو کچھ دن پہلے ٹرمپ کے خیال میں امریکا کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی تھی، ٹرمپ کی دھمکی جنگی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں رجیم چینج کرکے ٹرمپ کو ہیگ کی عالمی عدالت میں لایا جانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ انیئس کالامار نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دے دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی پلوں، بجلی گھروں کو تباہ کرنے کے بعد سب سے پہلے متاثر شہری ہوں گے، نہ بجلی، نہ پانی اور حملوں سے بچنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ انیئس کالامار کا کہنا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر جنگی جرائم کی سلسلہ وار مثال ہے، یہ ہیں ڈونلڈ ٹرمپ جو سپہ سالار ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سربراہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹرمپ کا ایران کو دھمکی آمیز ٹوئٹ بھی شیئر کیا۔
یوپی سے ہر مسلم کو نشاندہی
بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی حکومت ریاست سے مسلمانوں کو نکال دے گی۔ آسام میں خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی جے پی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کرسکتی ہے اور ہر مسلم کو نشاندہی کرکے نکالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ یوپی نے کہا کہ اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی کسی عبادت گاہ سے بلند آواز کی اجازت ہوگی۔
امریکی صدر کی ایران میں
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں تباہ ہونے والے طیارے ایف 15 کے ویپن آفیسر کو بحفاظت ریسکیو کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بہادر کرنل اب بالکل محفوظ ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل ٹرتھ پر اپنے پیغام میں قوم کے نام پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی فوج نے تاریخ کے سب سے بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں سے ایک انجام دیتے ہوئے ایک بہادر کریو ممبر کو بازیاب کرایا جو ایک کرنل بھی ہیں، اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ وہ اب بالکل محفوظ ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یہ بہادر سپاہی ایران کے خطرناک پہاڑوں میں دشمن کے علاقے کے پیچھے موجود تھا، جہاں دشمن اس کا تعاقب کر رہے تھے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ قریب آ رہے تھے لیکن وہ کبھی اکیلا نہیں تھا، کیونکہ اس کے کمانڈر اِن چیف، سیکریٹری آف وار، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین، اور اس کے ساتھی فوجی 24 گھنٹے اس کی لوکیشن کی نگرانی کر رہے تھے اور اس کی بحفاظت واپسی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے احکامات پر امریکی فوج نے دنیا کے مہلک ترین ہتھیاروں سے لیس درجنوں طیارے بھیجے تاکہ کریو ممبر کو واپس لایا جا سکے۔ اس آپریشن کے دوران ہمارا بہادر کرنل زخمی بھی ہوا لیکن وہ جلد مکمل ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دو امریکی پائلٹس کو الگ الگ دشمن کے گہرے علاقے سے بحفاظت نکالا گیا، ہم کبھی بھی کسی امریکی سپاہی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، امریکی صدر نے کہا کہ دونوں آپریشنز بغیر کسی امریکی کی ہلاکت یا حتیٰ کہ زخمی ہوئے بغیر مکمل کیے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے ایرانی فضاؤں پر مکمل فضائی برتری حاصل کر لی ہے۔
پائلٹ ریسکیو مشن میں
ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کے مشن میں تباہ ہونے والے 2 امریکی ٹرانسپورٹ طیاروں کے بارے میں تفصیلات سامنے آگئیں۔ امریکی اخبار کے مطابق مشن کے دوران یہ طیارے ایک متروک ائیربیس پر لینڈنگ کے بعد زمین میں دھنس گئے تھے جس کے باعث امریکی فوجیوں کو انہیں تباہ کرنا پڑا۔ امریکی فضائیہ کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے مطابق ریسکیو مشن میں استعمال ہونے والے دو MC-130J طیاروں کی مالیت فی طیارہ 100 ملین (10 کروڑ) ڈالر سے زائد ہے۔ امریکی فضائیہ کے مطابق یہ جدید طیارے دشمن کے علاقوں میں فوجی دستوں کی خفیہ نقل و حرکت، انفلٹریشن اور انخلا کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں جدید سینسرز نصب ہوتے ہیں جو فضائی دفاعی نظام، خصوصاً ہیٹ سیکنگ میزائلوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں جبکہ انہیں دورانِ پرواز ایندھن بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔ امریکی فضائیہ کے مطابق MC-130J خصوصی آپریشنز کے لیے low visibility پروازوں میں استعمال ہوتا ہے اور یہ کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے خفیہ دراندازی، انخلا اور رسد کی فراہمی کے مشنز انجام دیتا ہے۔ یہ طیارہ خصوصی آپریشنز ہیلی کاپٹروں اور ٹِلٹ روٹر طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ یہ طیارے عموماً رات کے وقت مشنز انجام دیتے ہیں تاکہ دشمن کی نظروں سے بچا جا سکے۔ امریکی فضائیہ کے مطابق MC-130J جدید ڈیجیٹل ایویانکس، نیویگیشن سسٹم، اضافی فلائٹ ڈیک اسٹیشنز اور 6 بلیڈ والے ٹربو پراپ انجنز سے لیس ہے جو اسے مشکل حالات میں آپریشن کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ اس طیارے کی رینج تقریباً 3 ہزار میل ہے اور اس میں 2 پائلٹس، ایک کامبیٹ سسٹمز آفیسر اور 2 اسپیشل مشن ایوی ایٹرز پر مشتمل عملہ ہوتا ہے۔
796 خوارج اورافغان طالبان
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔ عطا تارڑ کے مطابق آپریشن غضب للحق میں اب تک 796 فتنہ الخوارج اور افغان طالبان مارے گئے اور 1043 زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی 286 چوکیوں کو تباہ اور44 پر قبضہ کرلیا، متعدد ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کیے گئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ افغانستان بھر میں 81 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ 2 اور 3 اپریل کی رات غلام خان سیکٹرمیں سرحدی چوکی پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے حملے کی کوشش کی لیکن فورسز نے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا،37 ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔
امریکا ایران جنگ:
امریکا ایران ثالثی کی کوششوں میں نمایاں پیش رفت نہيں ہوسکی ہے تاہم ثالثی کی کوششوں سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ اعتماد سازی کا پیکج بنوانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایسا پیکج بنوانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ٹرمپ کے الٹی میٹم کی مدت بڑھانے اور فریقین کی ملاقات میں مددگار ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق تینوں وزراء نے گزشتہ روز اس معاملے پر اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پر بات کی تھی لیکن ایسے کسی پیکج پر پیش رفت نہ ہوسکی جو ٹرمپ کے الٹی میٹم کی مدت بڑھاسکے اور فریقین کی ملاقات میں مددگار ہوسکے۔ دوسری جانب امریکی اخبار سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ خاتمے کے لیےکوئی ٹائم لائن نہیں دے سکتے، ایران نے منگل کی شام تک آبنائے ہرمز نہ کھولی تو ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تفصیل سے مذاکرات ہو رہے ہیں، منگل کو ختم ہونے والی میری ڈیڈ لائن سے پہلے معاہدہ ہوسکتا ہے۔
امریکا نے دوبارہ غلطی کی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر اخلاقی اور دھمکی آمیز بیان پر ایران کا سخت ردِعمل سامنے آگیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے سینیئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی متحدہ کمان باب المندب کو آبنائے ہُرمز کی طرح دیکھتی ہے ، امریکا نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو عالمی توانائی اور تجارت کا بہاؤ ایک ہی وار سے مفلوج ہوسکتا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی استقامت اور مزاحمت سے ٹرمپ پاگل پن کا شکار ہوچکے ہیں ، بوکھلاہٹ میں مبتلا امریکی صدر گھٹیا اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ اپنے عوام کی فلاح و بہبود قربان کرکے دوسروں کو دھمکانے والا ٹرمپ پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ٹرمپ کو مخاطب کرکے اپنے بیان میں لکھا کہ تم جنگی جرائم کے ذریعے کچھ حاصل نہیں کرسکو گے، تمہارے غیر ذمہ دارانہ اقدامات ہر امریکی خاندان کو زندہ جہنم میں دھکیل رہے ہیں، ہمارا پورا خطہ جلنے والا ہے کیونکہ تم نیتن یاہو کے احکامات ماننے پر مصر ہو، موجودہ صورتحال کا واحد حل ایرانیوں کے حقوق کے احترام میں ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے غیر متوازن رویے پر امریکا سے ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا ضمیر زندہ ہوتا تو یہ ادارہ جنگ کے شوقین ٹرمپ کی کھلے عام دھمکیوں پر خاموش نہ رہتا۔ ایرانی مشن نے کہاکہ ٹرمپ کی ایران کے اہم شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی دھمکی جنگی جرم کی نیت کا واضح ثبوت ہے ، ایسے سنگین جنگی جرائم کو فوری رُکوانا بین الاقوامی برادری اور تمام ریاستوں کی قانونی ذمہ داری ہے ، کل بہت دیر ہوجائے گی ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی ایک اور دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایران کے خلاف گالیوں کا بھی استعمال کیاتھا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے تھا اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی ، منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو زندگی جہنم بنا دی جائے گی۔
اگر معاہدہ نہ ہوا تو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتےہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع ہفتوں میں نہیں دنوں میں ختم ہونا چاہیے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو بہت کم چھوڑ کر پورے ایران کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نیوزنیٹ ورک اے بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کی زمینی فوج کا جانا ضروری نہیں لیکن یہ خارج از امکان بھی نہیں ہے، کل معاہدہ ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی ہوسکتا۔ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع ہفتوں میں نہیں دنوں میں ختم ہونا چاہیے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو بہت کم چھوڑ کر پورے ایران کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل اتوار کو مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایران کے خلاف گالیوں کا بھی استعمال کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا اور ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی ، منگل ایران کے لیے پاور پلانٹ ڈے اور برج ڈے ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو زندگی جہنم بنا دی جائے گی ، بس دیکھتے جاؤ۔ واضح رہے کہ یہ بیان اس 48 گھنٹے کی مہلت مکمل ہونے سے قبل سامنے آیا ہے جو ٹرمپ نے خود تہران کے لیے مقرر کی ہے۔ آبنائے ہرمز کی اہم آبی تجارتی گُزر گاہ فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے بند ہے۔ دوسری جانب ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران جلد معاہدہ نہیں کرتا تو وہ سب کچھ تباہ کرنے اور تیل پر قبضہ کرنے پر غور کررہے ہیں ، آپ ایران بھر میں پل اور پاور پلانٹس تباہ ہوتے دیکھیں گے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے کچھ عہدے دار بات چیت کر رہے ہیں، بہت حد تک امکان ہے کہ پیر کو معاہدہ ہوجائے ، ایران کے موجودہ مذاکرات کاروں کو محدود عام معافی دے دی گئی ہے۔
امریکا، ایران اور علاقائی
امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت ہورہی ہے۔ امریکی ویب سائٹ کا ذرائع سے دعویٰ ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کا ایک گروپ ممکنہ 45 دن کی جنگ بندی کی شرائط پر بات کر رہا ہے جو جنگ کے مستقل خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کسی جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں لیکن یہ آخری کوشش جنگ میں اضافے کو روکنے کا واحد موقع ہے ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ثالث 2 مرحلوں پر مشتمل ڈیل کی شرائط پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، پہلامرحلہ ممکنہ45 روزہ جنگ بندی ہوگا،اس دوران جنگ کےمستقل خاتمےپربات ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق دوسرا مرحلہ جنگ کےخاتمے پر ایک معاہدہ ہوگا، مذاکرات کے لیے اضافی وقت درکار ہوا تو جنگ بندی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
امارات امریکی قیادت میں آبنائے
متحدہ عرب امارات نے امریکا کی قیادت میں آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانےکی کوششوں میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہےکہ یو اے ای امریکا کی سربراہی میں قائم ایک بین الاقوامی کوشش میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو محفوظ بنانا ہے۔ انور قرقاش نےکہا کہ ایران کی علاقائی حکمت عملی خلیج میں امریکا اور اسرائیل دونوں کے اثر و رسوخ کو مزید مضبوط کرےگی۔
ایرانی عوام اپنی خودمختاری کے
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہےکہ ایرانی عوام اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے پوری طاقت کے ساتھ تیار ہیں۔ ایک بیان میں اسماعیل بقائی نےکہا کہ ہم اپنے قومی سلامتی اور اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں، ہم نے نہ صرف گزشتہ 37 دنوں میں بلکہ گزشتہ پانچ دہائیوں کے عرصے میں ثابت کر دیا ہے کہ ایرانی عوام بہت محبِ وطن ہیں اور اپنے دشمنوں سے جوابی جنگ کے لیے تیار ہیں۔
امریکا نے دوبارہ غلطی کی تو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر اخلاقی اور دھمکی آمیز بیان پر ایران کا سخت ردِعمل سامنے آگیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے سینیئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی متحدہ کمان باب المندب کو آبنائے ہُرمز کی طرح دیکھتی ہے ، امریکا نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو عالمی توانائی اور تجارت کا بہاؤ ایک ہی وار سے مفلوج ہوسکتا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی استقامت اور مزاحمت سے ٹرمپ پاگل پن کا شکار ہوچکے ہیں ، بوکھلاہٹ میں مبتلا امریکی صدر گھٹیا اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ اپنے عوام کی فلاح و بہبود قربان کرکے دوسروں کو دھمکانے والا ٹرمپ پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے۔
ٹرمپ کی دھمکیاں اور ایران
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور ایران جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.2 فیصد اضافے سے 111.43 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.7 فیصد اضافے سے114.57 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔
ایران کا متحدہ عرب امارات میں
ایران نے متحدہ عرب امارات میں امریکی فوج پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ ترجمان ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای میں ایران کے حملے میں 25 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اور ہاری ہوئی فوج کی بےعزتی محض ہتھکنڈوں سے ٹھیک نہیں ہوگی۔
امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت ہورہی ہے۔ امریکی ویب سائٹ کا ذرائع سے دعویٰ ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کا ایک گروپ ممکنہ 45 دن کی جنگ بندی کی شرائط پر بات کر رہا ہے جو جنگ کے مستقل خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں کسی جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں لیکن یہ آخری کوشش جنگ میں اضافے کو روکنے کا واحد موقع ہے ۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ثالث 2 مرحلوں پر مشتمل ڈیل کی شرائط پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، پہلامرحلہ ممکنہ45 روزہ جنگ بندی ہوگا،اس دوران جنگ کےمستقل خاتمےپربات ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق دوسرا مرحلہ جنگ کےخاتمے پر ایک معاہدہ ہوگا، مذاکرات کے لیے اضافی وقت درکار ہوا تو جنگ بندی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے رپورٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
عراقی مزاحمت کاروں نے
بغداد: عراقی مزاحمت کاروں کی جانب سے خطے میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دائرہ بڑھادیا گیا۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق عراقی مزاحمت کاروں کی جانب سے کویت، اردن اور شام میں امریکی اڈوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل کتائب حزب اللہ عراق ابوحسین الحمیداوی کا کہنا ہے سکیورٹی سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے بھی نہیں ہو گی، آبنائے ہرمز طاقت سے کھولنے کی کوشش ہوئی تو تیل و گیس ناپید ہوجائےگا۔ ابوحسین الحمیداوی کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر معافی ممکن نہیں ہے۔
ایران کا ایک دن میں
ایران نے ایک دن میں امریکا کو بڑا جھٹکا دے دیا، تین جنگی طیارے مار گرائے۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی فضائیہ کے جنگی طیارے مار گرائے ہیں، جن میں ایف-35، اے-10 اور ایف-15 شامل ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق تباہ ہونے والے امریکی طیاروں کے عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے آنے والے دو ہیلی کاپٹروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق ایف-15 ای طیارے میں سوار دو پائلٹس میں سے ایک کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، ایک امریکی اے-10 طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ ہوا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا یا نہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایک ایف-15 ای طیارے کو ایرانی فضائی حدود کے اندر مار گرایا گیا، دوسری جانب ان واقعات کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں تعطل آ گیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت رک گئی ہے، جبکہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے سہولت کاروں کو پیغام دیا ہے کہ وہ امریکی حکام سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا اور امریکی مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ اس کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طیارے مار گرائے جانے کے باوجود ایران کے ساتھ مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔
ایران کی تل ابیب پر شدید
ایرانی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو تل ابیب پر مزید طاقتور حملے کیے جائیں گے۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اگر پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا بھرپور اور زیادہ شدت سے جواب دیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرنے والے ممالک اور اس کے اتحادی بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہوں گے۔ ایرانی حکام نے مزید کہا کہ وہ امریکی اور اسرائیلی ایندھن و توانائی تنصیبات، اقتصادی مراکز اور بجلی گھروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی خطے کے ممالک کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے اپنی سرزمین سے امریکی فوجی اڈے ختم کروائیں۔
امریکی فوجی حضرت عیسیٰ
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیٹھ نے ایران پر حملوں کو مذہبی رنگ دینےکی کوشش کی۔ امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ امریکی فوجی حضرت عیسیٰ کیلئے لڑ رہے ہیں، جنگ جیتنے کیلئے پیٹ ہیگسیٹھ نے حضرت عیسیٰ کے واسطے سے پوپ لیو کو دعا کی درخواست بھی کی۔ امریکی درخواست پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا اختلاف بھی سامنے آگیا۔ پوپ لیو نے اسطرح کی دعا سے لا تعلقی کا اظہار کردیا اور کہا کہ غلبے کیلئے کرسچین مشن کو مسخ کیا جاتا ہے، ایسی باتیں حضرت وعیسیٰ کے طریقہ کار سے بالکل ہٹ کر ہیں، خدا نے زندگیاں تباہ کرنے کی نہیں انہیں بنانے کی ترغیب دی ہے۔
جنگی طیارےکی تباہی سے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف 16 طیارےکی تباہی سے ایران سے مذاکرات پر اثر نہیں پڑےگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا یہ جنگ ہے اور ہم حالت جنگ میں ہیں، جنگی طیارے کی تباہی سے سفارتی عمل متاثر نہیں ہوگا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی نہیں کہہ سکتاکہ لاپتا عملے کے رکن کو نقصان پہنچایاگیا تو امریکاکیا اقدام کرےگا۔ یاد رہےکہ ایران نے 3 امریکی جدید ترین لڑاکا طیارے مار گرائے، ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیاروں کے عملے کو ریسکیو کرنے کے لیے آنے والے 2 امریکی ہیلی کاپٹروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔ پاسدارانِ انقلاب گارڈز کے مطابق امریکا کے جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارے کو وسطی ایران میں نشانہ بنایا گیا،آبنائےہرمزکےقریب اے 10 لڑاکاطیارہ کریش کرگیا، قیشم جزیرہ پر بھی ایرانی بحریہ نے امریکی جنگی جہاز گرایا۔ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبرایجنسی کو امریکی لڑاکا طیارے گرنے کی تصدیق کردی۔
آبنائے ہُرمز طاقت کے زور پر
آبنائے ہرمز طاقت کے زور پر کھولنے سے متعلق قرارداد پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج ہونے والی ووٹنگ منسوخ ہوگئی۔ قرارداد پر ووٹنگ کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ فرانس، چین اور روس کی جانب سے قرارداد کے مسودے کی مخالفت کی گئی۔ سلامتی کونسل کے 10 دیگر غیر مستقل اراکین میں بھی قرارداد کے مسودے پر اختلافات پائے گئے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیاکہ آبنائے ہرمز سے متعلق ووٹنگ جیسے اقدامات صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنادیں گے۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز 28 فروری کو ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کے بعد سے بند ہے۔
ایران نے 48 گھنٹےکی جنگ بندی
دنیاایران نے 48 گھنٹےکی جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی ایران نے 48 گھنٹےکی جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی فوٹو: فائل ایران نے 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی۔ ایرانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ تجویز بدھ کو کسی دوسرے ملک کے ذریعے دی گئی تھی تاہم ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ ادھر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی قیادت میں علاقائی ممالک کی کوششوں کا حالیہ دور اختتام کو پہنچ گیا۔ اخبار کے مطابق ایران، اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے کے لیے تیار نہیں۔ ثالثوں کے مطابق ایران نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات کے لیے تیار نہیں۔
پاسداران انقلاب کا تل ابیب
پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے سے تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ بلند و بالا عمارت کے قریب دھماکے کی آواز اور آگ کا بڑا گولہ فضا میں اٹھتا دکھائی دیا۔ ایرا نی میزائل حملوں کے دوران شہریوں نے اسرائیلی وزیر کے گھر میں قائم شیلٹر میں پناہ لینے کی کوشش کی لیکن وزیر نے دروازہ ہی نہیں کھولا۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے آج امریکا کیلئے سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2کروز میزائل تباہ کیے۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی:
نامور برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی قیام امن کی کوششیں بھارت کے لیے دھچکا ہیں۔ فنانشل ٹائمز میں بھارتی دفاعی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کی جانب سے لکھے گئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا جبکہ بھارت مشرق وسطیٰ مذاکرات سے خارج اور امریکا میں اثر و رسوخ کھو رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان، ترکیے، مصر اور سعودی عرب پر مشتمل بلاک علاقا ئی اثر و رسوخ میں تبدیلی کا اشارہ ہے جو بھارت کواپنی خارجہ پالیسی پرنظرثانی کرنے پر مجبورکر رہا ہے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے اپنے مضمون میں کہا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ بھی تعلقات برقرار رکھے ہیں اور صدرٹرمپ پاکستان کے فیلڈ مارشل کو ثالث کے طور پر ترجیح دیتے ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سفارتی ہزیمت کا سامنا ہے۔
پاسداران انقلاب نے امریکی
تہران: پاسداران انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کردی۔ امریکی جہاز گرانے کے بعد ایک بیان پاسداران انقلاب نے کہا کہ آج امریکا کیلئے سیاہ دن ہے، نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2 طیارے، 5 ڈرون اور 2کروز میزائل تباہ کیے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک کریو جہاز سے بحفاظت نکل نہیں سکا، ایرانی فضائی دفاع کے ہیروز کے سبب ایرانی حدود دشمن کیلئےخطرناک بن چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایرانی نیوز ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرانےکی ویڈیو بھی جاری کردی ہے جس میں امریکی جہاز کو تباہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹرمپ کا ایران کا محفوظ شدہ
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کا محفوظ شدہ 400 کلوگرام سے زیادہ افزودہ یورینیئم اپنے قبضے میں لینے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم دفاعی ماہرین اس قسم کے کسی بھی امریکی فوجی مشن کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہیں۔ امریکی فوجیوں کا کسی خفیہ زیرِ زمین جوہری تنصیب پر دھاوا بول کر ایران کے افزودہ یورینیئم پر قبضہ کرنا بظاہر غیر حقیقی لگتا ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس آپشن پر غور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کا محفوظ شدہ 60 فیصد افزودہ یورینیئم بہت گہرائی میں دفن ہے اور اسے حاصل کرنا بہت مشکل ہوگا لیکن ہم ایرانی یورینیئم پر قبضے کی آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ عالمی میڈیا اور تحقیق کاروں کے مطابق 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے آغاز پر ایران کے پاس تقریباً 440 کلوگرام یورینیئم تھا جو 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا تھا جسے آسانی سے 90 فیصد تک بڑھا کر ہتھیاروں کے معیار تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے پاس تقریباً 1000 کلوگرام یورینیئم 20 فیصد تک اور 8500 کلوگرام 3.6 فیصد تک افزودہ موجود ہے۔ تحقیق کاروں کے مطابق ایران کا زیادہ تر اعلیٰ درجے کا افزودہ یورینیئم، جسے آسانی سے بم یا میزائل کے مواد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، غالباً اصفہان میں محفوظ ہے، یہ تنصیب ایران کی اُن تین زیرِ زمین جوہری سائٹس میں شامل ہے جنہیں گزشتہ سال امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ دفاعی ماہرین نے مزید بتایا کہ ایران نے اپنی زیرِ زمین تنصیبات کو مزید مضبوط بنا لیا ہے، اصفہان میں سرنگوں کے تمام داخلی راستے مٹی سے بند کیے گئے ہیں جس سے امریکی فوجی مشن مشکل نہیں، ناممکن ہوگا کیونکہ ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری درکار ہوگی، اور یہ سب ممکنہ ایرانی جوابی حملوں کے خطرے کے درمیان کرنا ہوگا۔
نیتن یاہو نے کلنٹن، اوباما، بش
کراچی: سابق وائٹ ہاؤس چیف راہم ایمینوئل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بل کلنٹن، باراک اوباما، جارج بش اور جو بائیڈن سمیت ہر صدر سے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کی درخواست کی تھی۔ سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف راہم ایمینوئل کے مطابق ہر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کی درخواست پر ایران کے خلاف جنگ کے خطرات کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ یہ امریکی قومی مفاد میں نہیں اور تمام صدور نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انکار کردیا لہٰذا اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرانا امریکی صدر کی آئینی ذمہ داری سے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکاکا نظام یہ ہے کہ صدر منتخب ہوتا ہے، بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھاتا ہے اور کمانڈر ان چیف بنتا ہے، فوجیوں کی جانوں کا فیصلہ وہی کرتا ہے، اب 2 بچوں کے باپ، جن کے7 ماہ کے جڑواں بچے ہیں، کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھیں گے ، ان کے گھر میں ایک کرسی ہمیشہ خالی رہے گی۔ راہم ایمینوئل نے مزید کہا یہ فیصلہ صدر کا ہے، کسی اور کو مورد الزام ٹھہرانا بے معنی ہے۔
ایران نےگرنے والے
ایران نے گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر انعام کا اعلان کردیا۔ برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایران نے گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر 66 ہزار 100 ڈالرانعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑنے والے شہری کو یہ انعام دیاجائے گا۔ دوسری جانب امریکی حکام نے بتایا کہ طیارے کے پائلٹ کوبچا لیا گیا ہے تاہم عملے کا ایک رکن لاپتا ہے، لاپتا اہلکار طیارے میں موجود ویپن سسٹمز آفیسر تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایف 15 طیارہ جنوبی ایران میں مار گرایا گیا۔
آبنائے ہرمز میں خلل کی
چین نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ قرار دیدیا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پرامریکی و اسرائیلی غیر قانونی حملے ہیں، جنگ کے خاتمے سے عالمی شپنگ لین کھلی اور محفوظ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
سعودی عرب میں امریکی
دنیاسعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملے، امریکی وزیر خارجہ کا جھوٹ بے نقاب سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملے، امریکی وزیر خارجہ کا جھوٹ بے نقاب وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حملے سے نقصانات کے بارےمیں جو بات کہی تھی وہ غلط تھی، امریکی میڈیا۔ فوٹو فائل امریکی میڈیا نے سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے پر ہونے والے ایرانی حملوں کی تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے ہونے والے نقصان کو ظاہر کی گئی تباہی سے زیادہ نقصان قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کا ایک ڈرون امریکی سفارتخانے کی عمارت سے آکر ٹکرایا تو عمارت میں سوراخ بن گیا، اس سوراخ میں ایک ہی منٹ بعد دوسرا ڈرون بھی آٹکرایا، عمارت میں محفوظ ترین حصے بھی نشانہ بنے، امریکی سفارتخانے میں لگی آگ آدھے دن تک بجھائی نہ جا سکی تھی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حملے سے نقصانات کے بارےمیں جو بات کہی تھی وہ غلط تھی، ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملے سے عمارت میں لگی آگ سے بڑی تباہی ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے میں 3 فلورز کو شدید نقصان پہنچا، سی آئی اے اسٹیشن بھی نشانہ بنا، چند گھنٹے بعد کئی اور ڈرونز بھی داغے گئے جنہیں میزائل دفاعی نظام سے روکا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ڈرون سعودی عرب میں اعلیٰ امریکی سفارتکار کی رہائش گاہ پر لگنےکا خدشہ تھا، رہائش گاہ سفارتخانے سے چند سوفٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔ سابق سی آئی اے اہلکار برنارڈ ہڈسن کا اس حوالے سے کہنا ہے ایران کے حملے سے ظاہر ہوتا ہے وہ ریاض میں ہر ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، ایران نے پرنس سلطان ائیر بیس پر بھی حملہ کیا تھا، اس حملے میں ایواکس طیارہ اور ری فیولنگ طیارے بھی نشانہ بنائے گئے تھے، امریکا کا میزائل دفاعی نظام دونوں حملے روکنے میں ناکام رہا تھا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے ایران نے جمعےکو امریکا کے 2 لڑاکا طیارے اے 10 اور ایف 15کو نشانہ بنایا جبکہ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا ہے جمعےکو امریکا کا ایک ایف35 طیارہ بھی نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ پاسداران انقلاب گارڈز نے کویت میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل نے لبنان میں
اسرائیلی فوج نے لبنان میں وادی بقاع کے علاقے سوہمور میں مسجد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان پر اسرائیل کے اس حملے میں 2 نمازی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔
ایران کی اسٹریٹجی امریکیوں
ایرانی جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز کے ترجمان جنرل شکارچی کا کہنا ہے کہ ایران کی اسٹریٹجی امریکیوں کو مغربی ایشیا سے باہر نکالنا ہے۔ جنرل شکارچی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز امریکیوں اور صیہونیوں کے لیے بند رہے گی۔
ایران کا گرنے والے امریکی طیارے
ایران نے گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر66 ہزار 100 ڈالرانعام کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑنے والے شہری کو انعام دیاجائے گا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق طیارے کےپائلٹ کوبچا لیا،تاہم عملے کا ایک رُکن لاپتہ ہے، لاپتا اہلکار طیارے میں موجود ویپن سسٹمز آفیسر تھا۔ امریکی ایف 15 طیارہ گزشتہ روز جنوبی ایران میں مار گرایا گیا تھا۔
انتونیو گوتریس کا امریکا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ انتونیو گوتریس نے کہا جنگ شدید انسانی مصائب کا باعث بن رہی ہے اور جنگ سے تباہ کُن معاشی اثرات پیدا ہو رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے امریکا اور اسرائیل جنگ روک دیں۔ یو این سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ ہم وسیع جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے بند کرنے چاہئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق انتونیو گوتریس سفارتی کوششوں کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی بھی مشرق وسطیٰ بھیج رہے ہیں۔
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس،
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آبنائے ہرمز میں تجارتی راستہ کھولنے کیلئے طاقت کے استعمال کی اجازت پر بحث کی گئی، بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں بحری جہازوں کے تحفظ کیلئے فوجی اقدام کی تجویز دی گئی۔ قرار داد میں ایرانی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا سلامتی کونسل سمندری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے آزادنہ نقل و حرکت برقرار رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔ خلیج تعاون کونسل کی جانب سے کہا گیا خلیجی ممالک کو ایرانی جارحیت کا سامنا ہے، رکن ممالک کو دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
شہری انفرااسٹرکچر پر امریکی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ شہری انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملوں سے تباہ پل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہا کہ شہری انفرا اسٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر تباہ عمارت اورپل پہلے سے کہیں مضبوط بنائیں گے، جوکبھی بحال نہیں ہو سکےگی وہ امریکا کی مجروح ساکھ ہے۔ قبل ازیں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حملے کے بعد کہنا تھا کہ اس پُل کو اب کبھی استعمال نہیں کیا جا سکے گا،ایران کے ساتھ اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے، ایران کے لیے وقت ہے کہ معاہدہ کر لے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔
ایران کیخلاف ’آپریشن ایپک
دبئی: ایران کیخلاف ’آپریشن ایپک فیوری‘ میں جدید ڈرونز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کا ایران کے خلاف “آپریشن ایپک فیوری” جاری ہے جس کی قیادت سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کر رہی ہے، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائیوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ امریکی آپریشن میں فضائی، زمینی اور بحری تینوں طاقتیں شامل ہیں، فضا میں B-52، B-1 اور B-2 بمبار طیارے استعمال ہو رہے ہیں۔ B-2 سب سے جدید ہے جو ریڈار سے چھپ کر حملہ کرتا ہے جبکہ F-15، F-16 اور F-18 لڑاکا طیارے بھی فضائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ F-22 اور F-35 جدید اسٹیلتھ طیاروں سے بھی ایران پر حملے کیے جا رہے ہیں جو بغیر نظر آئے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خصوصی طیارے جیسے EA-18G اور EC-130H الیکٹرانک جنگ کرتے ہیں۔
اڈانی کی دولت میں 625
بھارت کے ارب پتی تاجروں گوتم اڈانی کی دولت میں 625 فیصد اور مکیش امبانی کے اثاثوں میں 153فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ گوتم اڈانی اور مکیش امبانی کی دولت میں نمایاں اضافے کو’’دو ہندوستانوں‘‘کی نمائندگی کا ثبوت قراردیا جا رہا ہے۔ نئی تجزیاتی رپورٹ نے عالمی سطح پر مالی شفافیت اور ٹیکس اصلاحات کو بڑھانے کے مطالبات اٹھا دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اڈانی کی دولت میں گزشتہ عرصے میں تقریباً 625 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ امبانی کی دولت 153 فیصد بڑھی، یہ فرق دو ہندوستانوں یعنی امیر ترین اور باقی آبادی کے درمیان وسیع اقتصادی عدم مساوات کی نمائندگی کرتا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اٹارنی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو برطرف کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو برطرف کرکے ان کی جگہ نائب اٹارنی جنرل ٹوڈ بلینچ کو قائم مقام اٹارنی جنرل مقرر کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیٹھ نے چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وزیر جنگ ایسا آرمی چیف آف اسٹاف دیکھنا چاہتے ہیں جو فوج سے متعلق صدر ٹرمپ اور خود ان کے وژن پر عمل کرسکے۔ جنرل رینڈی جارج، بائیڈن دور کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے سینئر ملٹری اسسٹنٹ بھی رہے تھے، وہ پہلی خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی شریک رہے ہیں۔
ایران کے امریکی و اسرائیلی
ایران نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ائیربیسز اور ایک ٹیکنالوجی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق حالیہ حملے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 90 ویں لہر کے تحت کیے گئے جس میں خطے میں موجود امریکا اور اسرائیل کی فضائیہ کے سات اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ بحرین میں قائم ایک بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کمپنی نے خطے سے انخلا کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور اسرائیل کو میدانِ جنگ میں شکست کے بعد خطے میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اور وہ براہِ راست کارروائی کے بجائے مبینہ طور پر ٹارگٹڈ حملوں اور دہشت گردی کا سہارا لے رہے ہیں۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں تو مزید کمپنیوں اور اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی حکام نے امریکی صدر کو اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے خبردار کیا کہ مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
امریکی وزیرجنگ نے
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیٹھ نےآرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق وزیر جنگ ایسا آرمی چیف آف اسٹاف دیکھنا چاہتے ہیں جو فوج سے متعلق صدر ٹرمپ اور خود انکے وژن پر عمل کرسکے۔ جنرل رینڈی جارج، بائیڈن دور کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے سینئر ملٹری اسسٹنٹ بھی رہے تھے۔ وہ پہلی خلیجی جنگ، عراق اور افغانستان کی جنگوں میں بھی شریک رہے ہیں۔ عام طور پر امریکا میں آرمی چیف آف اسٹاف چار سال کیلئے مقرر کیا جاتا ہے، تاہم 2023ء میں سینیٹ سے توثیق حاصل کرنیوالے رینڈی جارج کو 2027ء تک یہ عہدہ سنبھالنا تھا۔ وائس چیف آف اسٹاف کرسٹوفر لانیو جو کہ ہیگسیتھ کے ملٹری ایڈ رہے ہیں وہ قائم قام آرمی چیف آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔
ملائیشیا ، سرکاری ملازمین
ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو 15 اپریل سے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیر اعظم انور ابراہیم کے مطابق 15 اپریل سے تمام سرکاری ملازمین گھروں سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے توانائی کے شعبے پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری دفاتر میں بجلی کے استعمال کو کم کرنا اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے تاکہ ملک کو ممکنہ توانائی بحران سے بچایا جا سکے۔
ٹرمپ کا ایران پر مزید حملوں
امریکی صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے بڑھانے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کا رجحان ہے۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور ابتدا میں ہی 100 انڈیکس 3763 پوائنٹس کم ہوکر 151748 پر چلا گیا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 4088 پوائنٹس کم ہوکر 151423 پر چلا گیا۔ پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 2.63 فیصد کم ہوا ہے۔
اسرائیل کے ایران پر
اسرائیلی فوج نے رات گئے ایران پر شدید حملے کیے جس کے نتیجے میں سپریم لیڈر کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخمی ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ شہید ہوگئیں۔ اسرائیلی فوج نے تہران میں کمال خرازی کے گھر پر حملہ کیا، سرکاری انفرا اسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ڈاکٹر خرازی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایران اور حزب اللہ نے جارحیت کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیے، دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں میزائل گرنے سے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ خطرے کے سائرن سن کر بنکرز کی طرف دوڑنے والے 6 اسرائیلی آباد کار بھگدڑ میں زخمی ہوگئے جبکہ ایک ہلاک ہوگیا ، بنکرز کو بھی نقصان پہنچا ۔ دوسری جانب امریکی اخبار نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اے 10 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کو دُگنا کر رہا ہے۔
یو اے ای میں ایرانیوں کے
اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں ایرانیوں کی رہائشی اسٹیٹس سے متعلق دعویٰ درست نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی ائیرلائن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایرانیوں کو انٹری اورٹرانزٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایک اور اماراتی ائیرلائن کا کہنا تھا کہ گولڈن ویزا کے حامل ایرانی اس پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے۔ تاہم اب اماراتی وزارت خارجہ کا واضح بیان سامنے آیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ عرب امارت میں ایرانیوں کی رہائشی اسٹیٹس سے متعلق دعویٰ درست نہیں، امارات ایرانی کمیونٹی کو متنوع سماجی ڈھانچے کا لازمی حصہ سمجھتاہے۔
لندن: یہودی کمیونٹی
لندن میں یہودی کمیونٹی کی ایمبولینسوں کو آگ لگانے کے الزام میں مزید 3 افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق17 سے 20 سال کے افراد مختلف مقامات سے گرفتار کیے گئے۔ میٹ پولیس کے مطابق 23 مارچ کو پیش آئے واقعہ کے دوملزمان گرفتاری کے بعد ضمانت پر ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الزام کی بنیاد پر کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
ایران کی نئی رجیم کے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر نے ابھی امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی نئی رجیم کے صدر نے ابھی امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی نئی رجیم کے صدرپہلے والوں سے کہیں کم شدت پسند اور کہیں زیادہ ذہین ہیں ، ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ درخواست پر تب غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلی اور مکمل طور پر محفوظ ہو جائے گی، تب تک ایران پر حملےجاری رہیں گے، اسے پتھر کے زمانے میں دھکیل دیں گے۔ ٹرمپ کا برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایران میں حکومت کی مکمل تبدیلی کر دی ہے، ایران سے بہت جلد نکل جائیں گے لیکن ٹائم لائن نہیں دے سکتے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں ہمارے ابھی کچھ اہداف باقی ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہم واپس آ کر ان اہداف پر حملے کریں گے۔ امریکی صدر نے کہاکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا نہ ہی جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہے گا، جوہری مواد کے بارے میں پریشان نہیں، اس کی سیٹلائٹ سے نگرانی کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کی تقریر میں نیٹو کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کروں گا، امریکا کو نیٹو سے نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہوچکی ہے لیکن رجیم چینج امریکاکا مقصد نہیں تھا بلکہ فوجی کارروائی کا اصل مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا اور یہ ہدف حاصل کر لیاگیا ہے۔
دشمن کے سامنے کبھی
امریکا کی دھمکیوں پر ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا سخت رد عمل سامنے آگیا۔ ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نےکہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج اپنے ملک پر حملہ کرنے والوں کے پاؤں کاٹ دیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ ایران نےکبھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی باتوں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ ایرانی قوم کے دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز نہیں کھولا جائے گا۔ ادھر ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا خطے میں میری ٹائم رجیم تبدیلی کی صورت میں ٹرمپ کا رجیم چینج کا خواب پورا ہوچکا ہے۔ ابراہیم عزیزی ٹرمپ کو مخاطب کرکے بولے آبنائے ہرمز یقینی طور پر دوبارہ کھلے گی لیکن آپ کے لیے نہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کھولنے سے مشروط کردیا، دھمکی دی کہ جب تک آبنائے ہرمز نہیں کھلتی تب تک ہم ایران کو مکمل تباہ کردیں گے۔
امارات امریکا اور اتحادیوں
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ایران کے حملوں کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کو طاقت کے ذریعے کھلوانے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کے لیے لابنگ کر رہا ہے جس کے تحت اس کارروائی کی اجازت حاصل کی جاسکے۔ اماراتی سفارتکاروں نے امریکا اور یورپ و ایشیا کی عسکری طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک مشترکہ اتحاد قائم کریں جو طاقت کے ذریعے آبنائے ہرمز کو کھول سکے۔ یو اے ای کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امارات نے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لیا ہے جس میں بارودی سرنگوں کی صفائی اور دیگر معاون خدمات شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکا کو اس اہم آبی گزرگاہ میں واقع بعض جزائر، بشمول ابو موسیٰ جزیرے پر قبضہ کرنا چاہیے جو گزشتہ نصف صدی سے ایران کے کنٹرول میں ہے جبکہ امارات بھی اس پر دعویٰ کرتا ہے۔ عرب حکام کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک بھی اب ایرانی حکومت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے جب تک ایران کو کمزور یا اس کی حکومت کو ختم نہ کر دیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق بحرین جو امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور جہاں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کا ہیڈ کوارٹر ہے اس قرارداد کی تیاری کر رہا ہے اور اس پر ووٹنگ جمعرات کو متوقع ہے۔ خلیجی حکام کے مطابق یو اے ای کا یہ نیا جارحانہ مؤقف اس کی حکمت عملی میں ایک بنیادی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جنگ سے قبل اماراتی سفارتکار امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مصروف تھے، انہی کوششوں کے تحت ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سابق سیکرٹری علی لاریجانی نے ابوظبی کا دورہ بھی کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اب یو اے ای اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف کے قریب آ رہا ہے جس میں اتحادی ممالک سے جنگ کا زیادہ سے زیادہ بوجھ اٹھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ اپنے مشیروں سے کہہ چکے ہیں کہ وہ آبنائے ہرمز کھلوائے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہیں اور اس معاملے کو دیگر ممالک پر چھوڑ سکتے ہیں۔ خلیجی حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای کو یقین ہے کہ ایشیا اور یورپ کے وہ ممالک جو اس وقت ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کی صورت میں اس کارروائی میں شامل ہو جائیں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ روس اور چین اس قرارداد کو ویٹو کر سکتے ہیں جبکہ فرانس ایک متبادل مسودہ پیش کر رہا ہے تاہم اگر قرارداد منظور نہ بھی ہو تو بھی یو اے ای آبنائے ہرمز کو کھلوانے کی کسی بھی کوشش میں شامل ہونے کے لیے تیار رہے گا۔
ایران نے پاکستان اور
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات موصول ہونےکی تصدیق کردی۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایک بار پھر امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کردی اور واضح کیا کہ پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں، امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔ برطانوی خبر ایجنسی نے سینئر ایرانی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ثالثوں نےمنگل کوایران سےرابطہ کیا اور سفارتکاری جاری رکھنےپرگفتگو کی تاہم عارضی جنگ بندی کےلیےثالثوں کے ذریعےکوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اس سے قبل برطانوی خبر رساں ایجنسی نے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران تنازع پر گزشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر نے ثالثوں کے ذریعے ایران کو امریکی صدر کا سخت پیغام بھجوایا ہے۔ خبر ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیغام بھیجا تھا کہ وہ کچھ امریکی مطالبات پورے ہونے پر جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں ، ان مطالبات میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔ ادھر امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت جنگ کےخاتمےکےلیے سنجیدہ مذاکرات میں شامل ہونےکو تیار نہیں۔
کیا ثالث امریکا کی
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایران سے مذاکرات کی امریکی خواہش پر سوالات اٹھا دیے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کی نیت ہے تو خطے میں فوجی کارروائیاں کیوں جاری ہیں؟ کیا مذاکرات کا نیا موقع دوبارہ حملے کی تیاری کے لیے وقفہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایران پرانا فارمولا حملہ، جنگ بندی، مذاکرات، پھر حملہ مزید قبول نہیں کرے گا، کیا کوئی یقین دہانی ہے یہ سلسلہ دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا؟ کیا ثالث امریکا کی ضمانتوں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غور کرے کہ بار بار وعدہ خلافی کون کررہا ہے ؟ آخر کیوں معاہدے ٹوٹتے ہیں؟ کیا یہ حکمت عملی ہے یا اعتماد کا بحران؟
مقاصد کی تکمیل تک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے عوام سے خطاب میں ایران جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تمام فوجی مقاصد حاصل کرلیے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن شروع کیے ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، چار ہفتوں میں امریکی فوج نے فیصلہ کن حملےکیے ہیں، ہم نے ایران کی نیوی، ائیرفورس کو مکمل تباہ کردیا ، انکے کئی لیڈر ختم ہوچکے، رجیم ختم ہوچکا، ایران کے ایٹم بم بنانے کی صلاحیت بھی ختم کردی۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران جنگ کا مشکل حصہ مکمل ہوچکا، اب ایران خطرہ نہیں رہا، ایران جنگ کے اسٹریٹجک مقاصد تکمیل کے قریب ہیں، مقاصد کی مکمل تکمیل تک جنگ جاری رہے گی، اپنا مشن مکمل کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی اشارہ دیا اور دھمکی دی کہ ایران کو پتھر کے زمانے میں پہنچا دیں گے۔ امریکی صدر نے ایران جنگ میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی، ایرانی حکومت پر 45 ہزار مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام بھی لگایا تاہم انہوں نے کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ صدر ٹرمپ بولے ایرانی حکومت امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتی رہی ہے، 47 سال سے یہ صورتحال قائم تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں آبنائے ہرمز کی ضرورت نہیں ہے، امریکا آبنائے ہرمز سے نہ تو تیل لیتا ہے، نہ لے گا، جن ممالک کے پاس تیل نہیں، وہ امریکا سے حاصل کرلیں، جو ممالک تیل حاصل نہیں کرسکتے، انہیں آبنائے ہرمز سے تیل خود لینا ہوگا، تنازع ختم ہو گا تو آبنائے ہر مز قدرتی طور پر کھل جائے گی۔ امریکی صدر نے خطاب کے دوران اسرائیل، سعودی عرب، قطر، یواےای،کویت اور بحرین کو عظیم ممالک قرار دیا اور کہا کہ ہم ان ممالک کو نقصان پہنچنے اور کسی بھی شکل میں ناکام نہیں ہونے دیں گے ۔ تیل کی قیمتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا بہت سے ممالک تیل قیمتوں میں اضافے پرپریشان تھے اور یہ اضافہ ایران کے ہمسائیہ ممالک پر حملوں کی وجہ سے ہوا لیکن ہمیں وینزویلا کے بعد مشرق وسطیٰ کے تیل کی اب ضرورت نہیں رہی کیونکہ امریکا اب آئل اور گیس کا نمبر ون پروڈیوسر ہے۔ صدر ٹرمپ نے خطاب کے دوران آرٹیمس مشن روانہ کرنے پر ناسا کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ خلا نورد مشن کامیابی سے مکمل کرکے واپس پہنچیں گے۔
ایران اور حزب اللہ کے اسرائیل پرجوابی
ایران اور حزب اللہ نے جارحیت کے جواب میں اسرائیل پر میزائل داغ دیے، دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں میزائل گرنے سے مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ خطرے کے سائرن سن کر بنکرز کی طرف دوڑنے والے 6 اسرائیلی آباد کار بھگدڑ میں زخمی ہوگئے جبکہ ایک ہلاک ہوگیا ، بنکرز کو بھی نقصان پہنچا ۔
ایران جنگ کے باعث توانائی
یورپی کمیشن نے ممکنہ توانائی بحران کے باعث شہریوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق یورپ میں بسے افراد کو ڈرائیونگ اور فضائی سفر کم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث طویل توانائی بحران کا خدشہ ہے، یورپی ممالک کو فوری طور پر قابل تجدید توانائی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن نے بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
ایران کا سعودی عرب میں
پاسداران انقلاب ایران نے سعودی عرب میں امریکی پائلٹوں اور لڑاکا طیاروں کے عملے پر بڑے حملے کا دعوی کیا ہے۔ بریگیڈئیر جنرل سید ماجد موسوی کا کہنا ہےکہ الخرج علاقے میں مقیم 200 امریکی پائلٹوں اور عملے کی رہائش گاہیں میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنائی گئی ہیں، اسی علاقے میں امریکا کا ایواکس طیارہ بھی تباہ کیا گیا تھا، حملے میں کئی دیگر امریکی طیاروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے علاقے میں بحری جہازوں، فوجی میٹنگز، ریڈار اور ڈرونز ڈیفنس نظام پر بھی چار بڑے حملوں کا دعوی کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں امریکی مرینز کی میٹنگ کو ڈرونز سے ہدف بنایا گیاجوکہ فوجی اڈے سے باہر کی جارہی تھی۔ بحرین کے مناما ائرپورٹ کے قریب فوجی اڈے کے باہر موجود امریکی ففتھ فلیٹ کے ہاک اینٹی ڈرون نظام کو بھی ڈورنز سے تباہ کرنے کا دعوی کیا گیاہے۔ کویت کے احمد الجبر امریکی فوجی اڈے میں دو ارلی وارننگ ریڈار نظام بھی ڈرونز ہی سے تباہ کیے گئے۔فوجی اڈے میں 2 ارلی وارننگ ریڈار نظام ڈرونز سے تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔ وعدہ صادق چہارم آپریشن کی 88 ویں لہر میں اسرائیل کا ایکسپریس ہاف اونگ کنٹینر جہاز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہےکہ اب امریکا کی اعلی ترین اٹھارہ ٹیک کمپنیوں کے خطے میں دفاتر نشانہ بنائے جائیں گے کیونکہ ان ٹیک کمپنیز کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز سےایران میں قتل مہم کے اہداف کا تعین ہوا تھا۔
ایران جنگ کے باعث مہنگائی
ایران پر مسلط جنگ کے سبب دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے برطانیہ میں شہریوں کی تنخواہوں میں اضافے، توانائی بلوں میں کمی اور مستحق افراد کی مدد کے پروگرام کا آج سے اطلاق کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوائی جائے کیونکہ اسی سے چیزوں کی قیمت کم کی جاسکتی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے توانائی، انشورنس اور شپنگ کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس کے بعد کوبرا میٹنگ منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نیشنل لیونگ ویج 12.71 پاونڈ کی جارہی ہے، اسطرح 24 لاکھ ملازمین کو 900 پاؤنڈ اضافی ملیں گے جبکہ کم سے کم تنخواہ 10.85کی جارہی ہے اسطرح 2 لاکھ نوجوان ملازمین کو 1500 پاؤنڈ اضافی ملیں گے۔ انرجی بلز میں سالانہ اوسطا 117 پاؤنڈ کمی کی جارہی ہے، جس کا اطلاق جون تک ہوگا، ادویات کی قیمتوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے عوام فکر مند ہیں تاہم وہ کوشش کررہے ہیں کہ قیمتوں میں کمی لائی جائے۔
امریکا و اسرائیل کے حملوں
ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں پر امریکا اور اسرائیل کی بمباری کے باوجود عوام کی جانب سے حکومت کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔ گزشتہ شب ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی عام شہریوں کی طرح مظاہرے میں شرکت کی، صدر مسعود پزشکیان کو دیکھ کر خواتین اور مردوں نے انقلاب ایران کے حق میں نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ عوام نے صدر کو گلدستہ پیش کیا جبکہ ولی عصر چوک پرایرانی مظاہرین نے پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس دوران مظاہرین نے اردو میں تحریر پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
ایران کے علاقائی اتحادی
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے علاقائی اتحادی اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں رہے۔ اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اس جنگ نے ہمیں خطے میں ایران کے خلاف نیا اتحاد بنانے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کے اہم ممالک کے ساتھ اتحاد بنا رہے ہیں، کیونکہ ایران اب بھی اسرائیل پر ڈرون اور میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اتحاد میں شامل ممالک کے نام نہیں بتائے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے باہر نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا فوجی کارروائی کا اصل مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا اور یہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔
پولینڈ کا اپنا پیٹریاٹ فضائی
پولینڈ نے اپنا پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ نے اپنا پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ اس حوالے سے پولش وزیرِ دفاع نے کہا کہ پیٹریاٹ بیٹریاں اور ان کا اسلحہ پولینڈ کی فضائی حدود اور نیٹو کے مشرقی محاذ کے دفاع کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ اعلان ان میڈیا رپورٹس کے بعد کیا گیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں ان سسٹمز کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔
دوتہائی امریکی ایران جنگ
دو تہائی امریکی ایران جنگ فوری ختم کرنے کے حق میں سامنے آگئے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز اور اپسوس پول (IPSOS POLL) کی جانب سے ایران جنگ سے متعلق سروے کیا گیا۔ سروے سے معلوم ہوا کہ دو تہائی امریکی سمجھتے ہیں کہ ایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے، اور مقاصد کےحصول کےبغیربھِی ختم کرنی چاہیے۔ سروے کے مطابق ہر 10 میں4 ریپبلکن بھی یہی سمجھتے ہیں کہ امریکا کوایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہو چکا ہے اور ہم اپنے مقاصد بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کو کانگریس
امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو کانگریس سے منظوری لینے تک وائٹ ہاؤس میں بال روم کی تعمیر سے روکنے کا حکم دے دیا۔ امریکا کے وفاقی جج نے وائٹ ہاؤس میں بال روم کی تعمیر پر تحفظات رکھنے والے ایک گروپ کی درخواست منظور کرلی۔ ابتدائی عدالتی کارروائی میں ٹرمپ انتظامیہ کو 400 ملین ڈالر لاگت کے بال روم کی تعمیر معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور صدارت میں گالف پر اب تک 10 کروڑ ڈالر سے زائد عوامی پیسہ خرچ کر چکے ہیں اور وائٹ ہاؤس اسے “ایگزیکٹو ٹائم” قرار دیتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ٹرمپ زیادہ وقت گالف کورسز پر گزارتے ہیں اور یہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا میں مہنگائی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے یہ عوامی پیسے کے استعمال پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔
ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خطے میں جنگ بندی سے متعلق اہم اشارہ دے دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جنگ رکنے کے امکان کے لیے فضا ہموار کرنے لگے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ نیتن یاہو اپنی کامیابیوں کو ماضی کے انداز میں پیش کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جنگ کے ممکنہ اختتام کے لیے عوام کو ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدےکے بغیر ہی ایران جنگ روکنےکا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہو چکا ہے اور ہم اپنے مقاصد بھی حاصل کر چکے ہیں۔
روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ
روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایاکہ فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 26 کریمیا میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں 23 مسافر اور عملے کے 6 ارکان جان کی بازی ہار گئے۔ حکام نے بتایاکہ اڑان بھرنے کے بعد پائلٹ کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوا جس کے بعد طیارے کو حادثہ پیش آیا، ریسکیو ٹیم طیارےکے ملبے کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی لگتی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
وٹکوف کے براہ راست پیغامات
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ ایران صرف جنگ بندی نہیں چاہتا بلکہ اس جنگ کا مکمل اور جامع خاتمہ چاہتا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف کی جانب سے براہ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے، البتہ انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ سکیورٹی سے متعلق کچھ بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ پیغامات مذاکرات کے زمرے میں نہیں آتے، پیغامات میں دھمکیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کا فیصلہ نہیں کیا، امریکا سے مذاکرات کرنے پر ایران کو تحفظات ہیں، ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے پورے خطے میں جنگ کے خاتمے کو قبول کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کی 15 نکاتی تجاویز کا کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی ہم نے کوئی تجاویز یا شرائط دی ہیں، تمام پیغامات کا تبادلہ وزارت خارجہ کے ذریعے ہی ہوا ہے، سکیورٹی اداروں کے درمیان بھی رابطے موجود ہیں، ایران میں کسی فرد سے بات چیت کرنے کے دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ امریکی دھمکیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دشمنوں کے اقدام کا انتظار کر رہا ہے، اگر حملہ ہوا تو ایرانی افواج اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں گی۔
جنگ ختم کرنےکو تیار ہیں
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا ہےکہ ایران امریکا اور اسرائیل سے جنگ ختم کرنےکو تیار ہے لیکن ایران چاہتا ہے کہ یہ گارنٹی دی جائے کہ تنازع دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا۔ خلیجی نیوز چینل کے مطابق ایرانی صدر نے یہ بات یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔ ایک بیان میں ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ جنگ کے دوران ایرانی عوام اتحاد کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا تھا کہ ایران صرف جنگ بندی نہیں چاہتا بلکہ اس جنگ کا مکمل اور جامع خاتمہ چاہتا ہے۔ عرب میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ امریکی نمائندہ خصوصی کی جانب سے براہ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے، البتہ انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ سکیورٹی سے متعلق کچھ بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔ ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر کا 2 سے 3 ہفتوں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج پہلے ہی ہوچکی ہے لیکن رجیم چینج امریکاکا مقصد نہیں تھا بلکہ فوجی کارروائی کا اصل مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا اور یہ ہدف حاصل کر لیاگیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دو سے تین ہفتوں میں ایران جنگ سے نکل جائیں گے، ممکنہ طور پر اس سے پہلے ڈیل ہو سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ضروری نہیں اور امریکا اپنی مرضی سے جنگ کا خاتمہ کر سکتا ہے اور واشنگٹن کے پاس ایسے تمام آپشنز موجود ہیں جن کے ذریعے بغیر کسی معاہدے کے بھی فوجی کارروائی روکی جا سکتی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اگلے 4 سے5 سال تک جوہری ہتھیار نہیں بناسکےگا، جب وہ جوہری ہتھیار بنانےکےقابل ہوگا تو امریکا میں پھرمیرےجیساکوئی صدرآئےگا اور نیاصدر پھر ایران کو تباہ کردےگاکیونکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ایران کےپاس جوہری ہتھیار ہو۔ صدر ٹرمپ بولے ایران کو دوبارہ تعمیرکرنےمیں 15 سے20 سال لگیں گے، ایران کےپاس نہ نیوی ہےنہ فوج اور نہ ائیرفورس، ایران کےپاس قیادت موجود نہیں،ان کےلیڈرز کا خاتمہ کردیا۔ امریکی صدر نے کہا اگر فرانس اور دیگرچند ممالک تیل اورگیس چاہتے ہیں تو وہ آبنائے ہرمز جائیں گے، میرا خیال ہے وہ اپنا دفاع کر سکیں گے۔ صدر ٹرمپ بولے آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہوگا اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہوگا، انہیں اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی،کوئی وجہ نہیں کہ ہم ان کی حفاظت کریں۔ اس سے قبل امریکی اخبار سے گفتگو میں بھی امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ زیادہ عرصہ ایران میں نہیں رہیں گے، جب ہم چلے جائیں گے تو آبنائے ہرمز خود بخود کُھل جائے گی۔ ایران جنگ کا واحد مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔
پولینڈ کا اپنا پیٹریاٹ فضائی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ نے اپنا پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔ اس حوالے سے پولش وزیرِ دفاع نے کہا کہ پیٹریاٹ بیٹریاں اور ان کا اسلحہ پولینڈ کی فضائی حدود اور نیٹو کے مشرقی محاذ کے دفاع کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ اعلان ان میڈیا رپورٹس کے بعد کیا گیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں ان سسٹمز کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔
دوتہائی امریکی ایران جنگ کا
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز اور اپسوس پول (IPSOS POLL) کی جانب سے ایران جنگ سے متعلق سروے کیا گیا۔ سروے سے معلوم ہوا کہ دو تہائی امریکی سمجھتے ہیں کہ ایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے، اور مقاصد کےحصول کےبغیربھِی ختم کرنی چاہیے۔ سروے کے مطابق ہر 10 میں4 ریپبلکن بھی یہی سمجھتے ہیں کہ امریکا کوایران جنگ فوری ختم کرنی چاہیے۔
عالمی مارکیٹ میں بھونچال
آبنائے ہرمز نے عالمی تیل مارکیٹ میں بھونچال پیدا کر دیا جس کی وجہ سے قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بلومبرگ کے مطابق دنیا نے صورتحال کی سنگینی ابھی تک نہیں سمجھی۔ امریکی حکومتی عہدیداراور وال اسٹریٹ کے تجزیہ کار غورکر رہے ہیں کہ تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں، جو عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ کئی ماہرین نے 1970 کی دہائی کے تیل بحران کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ہرمز کی بندش سے ایشیا میں فیول کی قلت مغرب کی جانب پھیلنے کا خدشہ ہے، اور یورپ کو اگلے ہفتوں میں ڈیزل کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی تیل کی سپلائی میں کمی تقریباً 11.1 ملین بیرل یومیہ ہے، جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے متبادل راستوں کے ذریعے 10.9 ملین بیرل یومیہ کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔
اسرائیل نے مزید اسلحہ
اسرائیل کی وزارت دفاع نے مقامی دفاعی کمپنی، ایلبٹ سسٹمز سے 48 ملین ڈالر مالیت کے ہزاروں 155 ملی میٹر آرٹلری شیلز خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ آرڈر ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد غیر ملکی اسلحہ پر انحصار کم کرنا اور ملک میں دفاعی پیداوار کو بڑھانا ہے۔ تاہم شیلز کی فراہمی کی حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اسرائیل اپنی عسکری تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس
اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں لاطینی کارڈینل کو ہولی چرچ میں داخلے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق کارڈینل پیئر باتیستا پام سنڈے کی دعائیہ تقریب کے لیے ہولی چرچ جا رہے تھے کہ اسرائیلی پولیس نے کارڈینل پیئر اور کیتھولک چرچ کے سرپرست پادری فراسسکو لیلپو کو چرچ میں جانے سے روکا۔ کیتھولک چرچ کی جانب سے اسرائیلی پولیس کے اقدام پر مذمتی بیان جاری کیا گیا۔ بیان میں کہاگیا کہ صدیوں میں پہلی بار ہوا کہ ہولی چرچ کے سربراہان کو پام سنڈے کی دعائیہ تقریب سے روکا گیا، اسرائیلی اقدام سے دنیا بھر کے اربوں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ اٹلی نے اسرائیلی اقدام کو ناقابل قبول قرار دے دیا اور روم میں اسرائیلی سفیر کو احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ادھر فرانس کے صدر میکرون نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں تمام مذاہب کے لیے آزادانہ عبادات کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ ایران جنگ شروع کرنے کے بعد سے اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مذہبی مقامات کو بند کر رکھا ہے۔
امریکی چینل کی ٹیم پر حملے
امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے ایکشن لیتے ہوئے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کر دی ۔ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم کو حراست میں لیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سی این این کی ٹیم اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں کی بستی گاؤں میں زمین پر زبردستی قبضے کے بعد کوریج میں مصروف تھی۔ صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ان پر تشدد کیا اور ایک امریکی نیوز چینل کے فوٹو جرنلسٹ کا گلا دبایا اور اس کا کیمرا توڑ دیا۔ تاہم زیر حراست صحافیوں کو 2 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔ سی این این کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف جنرل ایال ضمیر نے ایکشن لیتے ہوئے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کر دی ۔ واضح رہے کہ واقعے پر عالمی صحافتی تنظیموں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
کرپشن الزامات: اسرائیلی
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست وزارت انصاف کو واپس بھجوا دی۔ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے درخواست پر فیصلے کے لیے مزید مواد طلب کرلیا، صدر کے قانونی مشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’جاری عدالتی کارروائی کے دوران معافی دینے کے اختیارات سے متعلق سابقہ مثالوں اور اضافی قانونی مواد کی ضرورت ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں سفارتی یا سکیورٹی نوعیت کے عوامل شامل ہوں ‘ ۔ حکام کے مطابق یہ اقدام صرف پیشہ ورانہ جائزہ مکمل کرنے کے لیے ہے اور اس سے کسی حتمی فیصلے کا عندیہ نہیں ملتا۔ دوسری جانب امریکا کے ری پبلکن انفلوئنسر ٹکر کارلسن نے نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق دستاویزی فلم اپنے چینل پر جاری کر دی۔ یہ فلم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی کرپشن سے متعلق اسرائیلی پولیس تفتیش کی ایک ہزار ٹیپس پر مشتمل ہے تاہم اسرائیل میں فلم پر پابندی عائد ہے۔
جنگ کرنے والوں کی دعائیں
کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے جنگ کے جواز کے لیے مذہب کا نام استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔ مذہبی پیشوا پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز اسکوئر میں پام سنڈے کی دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران جنگ کے جواز کے لیے مذہب کا استعمال کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ جنگ کرنے والوں کی دعائیں خدا نہیں سنتا۔ دوران خطاب پوپ لیو نے فریقین سے جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل بھی کی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے فریق رہنما جنگی اقدامات کو مذہب کے نام پر جائز قرار دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی ایران جنگ کو مسیحیوں کی دشمنوں کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر بیان کیا۔
ایران کیخلاف جارحیت اور
ایران پاسداران انقلاب گارڈز کی خاتم الانبیا فورس کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جارحیت اور قبضے کا نتیجہ امریکی فوجیوں کی ذلت آمیز قید ہوگی۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کئی بار ایران کو زمینی کارروائی اور خلیج فارس کے جزائر پر قبضے کی دھمکی دی، ایسی کوئی بھی کوشش ہوئی تو امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کو خلیج فارس کی شارک مچھلیوں کی خوراک بنا دیا جائے گا۔ ترجمان خاتم الانبیا فورس نے کہا صدر ٹرمپ صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتے ہیں، ٹرمپ امریکا، یورپ اور خصوصاً ایشیائی ممالک کو بڑا نقصان پہنچا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشتگرد تنظیم موساد کے دباؤ میں آکر نیتن یاہو کے ہاتھوں مہرہ بننے والے ٹرمپ دنیا میں سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے صدر ہیں، وہ اپنے غیر مستحکم خیالات اور بیانات کی وجہ سے قابل اعتماد نہیں۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقرقالیباف نے کہا کہ امریکا سفارتی کوششوں کو زمینی کارروائی کی تیاری چھپانےکےلیے استعمال کررہاہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی پیشقدمی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان آپ کا انتظار کررہےہیں۔
امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے، پاکستانی سفارتکاروں کےذریعےبالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے تیل کو قبضے میں لے سکتا ہے، امریکا خارگ جزیرے پر قبضہ کرسکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہاروں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، آبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہازوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کےذریعے بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے، ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ بات چیت کر رہےہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بہت کم عرصےمیں کیوبا ناکام ہوجائےگا، ہم ان کی مدد کےلیے وہاں ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطا بق سیکڑوں امریکی اسپیشل آپریشن فورسز مشرق وسطی پہنچ چکی ہیں ۔
امریکا اور اسرائیل کا ایران کے
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے ایک حملے میں تبریز پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایک یونٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، کوئی خطرناک، زہریلا یا آلودگی پھیلانے والا مادہ خارج نہیں ہوا۔
امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل جلد ہوسکتی ہے،پاکستانی سفارتکاروں کےذریعےبالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے تیل کو قبضے میں لے سکتا ہے، امریکا خارگ جزیرے پر قبضہ کرسکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کئی پاکستانی پرچم بردار جہاروں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، آبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہازوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ۔
سعودی عرب کا تیل سے لدا ایک
خبری ادارے بلوم برگ کے مطابق سعودی عرب کا تیل سے لدا ایک چھوٹا بحری جہاز آبنائے ہرمز سے پاکستان کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق ہفتے کے روز 7 مال بردار بحری جہاز خلیج فارس سے نکلتے دیکھے گئے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیل بردار بحری جہاز کے ساتھ ساتھ 2 لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس یعنی ایل پی جی سے بھرے بحری جہاز اور 4 سامان بردار بحری جہاز بھی خلیج فارس سے روانہ ہو گئے۔
عالمی تیل مارکیٹ میں بھونچال
آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی تیل کی سپلائی میں کمی تقریباً 11.1 ملین بیرل یومیہ ہے، جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے متبادل راستوں کے ذریعے 10.9 ملین بیرل یومیہ کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ عالمی تیل کی اوسط سپلائی جنوری اور فروری 2026 میں 106.9 ملین بیرل یومیہ تھی، لیکن بندش کے باعث 18.4 ملین بیرل یومیہ کی کمی واقع ہوئی۔ بلوم برگ کے مطابق دنیا نے صورتحال کی سنگینی ابھی تک نہیں سمجھی۔ امریکی حکومتی عہدیداران اور وال اسٹریٹ کے تجزیہ کار اب اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ تیل کی قیمتیں غیر معمولی طور پر 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں، جو عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ کئی ماہرین نے 1970 کی دہائی کے تیل بحران کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ہرمز کی بندش ایک بڑے عالمی بحران کا خطرہ پیدا کر رہی ہے۔ ایشیا میں فیول کی قلت مغرب کی جانب پھیلنے کا خدشہ ہے، اور یورپ کو اگلے ہفتوں میں ڈیزل کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
کرپشن الزامات: اسرائیلی صدر نے
فائل فوٹو۔ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے کرپشن الزامات پر وزیراعظم نیتن یاہو کی معافی کی درخواست وزارت انصاف کو واپس بھجوا دی۔ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے درخواست پر فیصلے کے لیے مزید مواد طلب کرلیا، صدر کے قانونی مشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’جاری عدالتی کارروائی کے دوران معافی دینے کے اختیارات سے متعلق سابقہ مثالوں اور اضافی قانونی مواد کی ضرورت ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جہاں سفارتی یا سکیورٹی نوعیت کے عوامل شامل ہوں ‘ ۔ حکام کے مطابق یہ اقدام صرف پیشہ ورانہ جائزہ مکمل کرنے کے لیے ہے اور اس سے کسی حتمی فیصلے کا عندیہ نہیں ملتا۔
آئی اے ای اے کی ایران کے
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے خُنداب میں جوہری پلانٹ پرحملے میں نقصانات کی تصدیق کردی۔ آئی اے ای اے نے کہا ایران نے27 مارچ کو خُنداب میں حملےکی اطلاع دی تھی، پلانٹ اب غیرفعال ہے، خُنداب تنصیب میں کوئی اعلان شدہ جوہری مواد موجود نہیں ہے۔
تیل سپلائی پر تشویش کی ضرورت نہیں
وزیر خزانہ پاکستان کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ ملک میں پہلے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ 24 دن کا تھا جو اب بڑھ کر 4ہفتوں کا ہوگیا ہے۔ خرم شہزاد نے بتایا کہ مارچ اور اپریل کے لیے تیل کے ذخائر کافی ہیں اور سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں جب کہ ذخائر میں مزید بہتری آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے سوا ارب روپے کی سپورٹ فراہم کی گئی ہے، حکومت کفایت شعاری کی مثال قائم کررہی ہے، عوام بھی قومی مفاد میں ساتھ دیں۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز
واشنگٹن: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ پوری دنیا کو بحران سے دوچار کر رہےہیں، ایک شخص نے ملک کے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رکھاہے، ہم اپنے ملک میں آمریت نہیں چاہتے۔ ایران جنگ کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں میں 70 لاکھ سے زائد افراد کے نو کنگ مظاہرے شروع ہوگئے۔ نوکنگز مظاہرے سے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کی۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ پوری دنیا کو بحران سے دوچار کر رہےہیں، آج ہمار اپیغام ہے، نو مور کنگز، ہم اپنے ملک میں آمریت نہیں چاہتے، ایک شخص نے ملک کے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رکھاہے، امریکی تاریخ میں پہلے کبھی کسی نے طاقت کا اتنا غلط استعمال نہیں کیا۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ عراق جنگ پر ہم سے جھوٹ بولا گیا، آج ایران کےخلاف جنگ پر ہم سے جھوٹ بولا جارہاہے، ایران کےخلاف جنگ اسرائیلی وزیراعظم نے شروع کی، ایک خود مختار ملک کے خلاف بلاجواز جنگ شروع کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں افراد کو قتل کیاگیا، غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا، ایران میں اب تک دو ہزار شہری مارے جاچکے ہیں، اسرائیل کو امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے اسلحہ کی فراہمی روکی جائے۔ برنی سینڈرز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ جھوٹ بول کر ایران کے خلاف جنگ میں امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسا ضائع کر رہےہیں، ایران کےخلاف جنگ کو فوری روکنا ہوگا، ٹیکس دہندگان کا پیسا تعلیم، صحت اور سستے گھروں کی تعمیر پرخرچ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کی تاریخ کا غیرمعمولی اور خطرناک لمحہ ہے، کئی حوالوں سے امریکا سمیت پوری دنیا کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، آج ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی آمریت کو مسترد کرتے ہیں، نہ صرف ٹرمپ بلکہ دیگر ارب پتی افراد کو ناں کہتےہیں۔ واضح رہے کہ اتوار کو بھی امریکا کی 50 ریاستوں میں 3ہزار200احتجاجی مظاہرےہوں گے۔
ایران پر جنگ مسلط کرنے
ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نو کنگز مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطا بق امریکا بھر میں ہفتے کے روز مظاہروں میں 70 لاکھ افراد نے شرکت کی جس میں مظاہرین نے جنگ روکنے کے مطالبات کیے۔ نیویارک میں عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کی۔ رابرٹ ڈی نیرو نے "نو کنگز" ڈے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے غلط کام کانگریس اور عملےکی ملی بھگت کےب غیرنہیں کرسکتا، کرپٹ رہنماؤں کو خود کو مالدار بنانے سے روکا جانا چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق اتوار کو بھی امریکا کی 50 ریاستوں میں 3ہزار200احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں ۔ مظاہرین انتظامیہ کے مطابق مظاہروں میں امریکی تاریخ میں سب سےبڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت کریں گے۔ دوسری جانب ایران پر جنگ مسلط کیے جانے کے خلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں بھی ابتک کے سب سے بڑے مظاہرے کیے گئے ہیں۔ تاہم اسرائیلی پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا اور انہیں منتشر کرنےکی کوشش کی۔ روسی میڈیا کےمطابق تل ابیب میں کیے گئے مظاہرے میں خواتین اور معمر افراد بھی شریک تھے جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی جانب سےایران پر مسلط کردہ جنگ کے خلاف نعرے لگائے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں مظاہرین نے "No Kings" ریلیاں اور مظاہرے کیے۔ رپورٹس کے مطابق اٹلی، فرانس، اسپین، جرمنی، نیدرلینڈز اور آسٹریلیا میں بھی مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے مغربی
اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق سی این این کی ٹیم اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں کی بستی گاؤں میں زمین پر زبردستی قبضے کے بعد کوریج میں مصروف تھی۔ صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ان پر تشدد کیا اور ایک امریکی نیوز چینل کے فوٹو جرنلسٹ کا گلا دبایا اور اس کا کیمرا توڑ دیا۔ تاہم زیر حراست صحافیوں کو 2 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔ واقعے پر عالمی صحافتی تنظیموں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یوگینڈا کے آرمی چیف کی
یوگینڈا کے آرمی چیف جنرل مہوذی کائنیروگابا نے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل مہوذی کائنیروگابا نے کہا یوگینڈا کی افواج اسرائیل کی جانب سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بند ہونی چاہیے لیکن اگر اسرائیل کو تباہ کرنے یا شکست دینے کی بات کی گئی تو یوگینڈا بھی جنگ میں داخل ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے اگر اسرائیلی بھائیوں کو ہماری ضرورت ہے تو صرف ہمیں ایک بار کہیں ہم ان کی مدد کریں گے۔ خیال رہے کہ یوگینڈا کی فوج میں 45 ہزار فوجی شامل ہیں اور یوگنڈا کے موجودہ آرمی چیف ملک کے صدر یوویری موسیوینی کے بیٹے ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنے بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔
لبنان میں اسرائیلی فوج نے
لبنان میں اسرائیلی فوج نے ٹارگٹ کرکے خاتون سمیت تین صحافیوں کو قتل کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈبل ٹریپ حملے میں پانچ طبی ورکرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں2 مارچ سے اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 189 ہو گئی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسرائیل طبی عملے کے 51 افراد کو بھی قتل کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم کو حراست میں بھی لیا۔ رپورٹ کے مطابق سی این این کی ٹیم اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں کی بستی گاؤں میں زمین پر زبردستی قبضے کے بعد کوریج میں مصروف تھی۔ صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ان پر تشدد کیا اور ایک امریکی نیوز چینل کے فوٹو جرنلسٹ کا گلا دبایا اور اس کا کیمرا توڑ دیا۔
فوجی مقاصد حاصل
دنیافوجی مقاصد حاصل کر چکے، جلد ایران سے نکل جائیں گے: امریکی نائب صدر فوجی مقاصد حاصل کر چکے، جلد ایران سے نکل جائیں گے: امریکی نائب صدر صدر ٹرمپ کا مقصد ایران کی حکومت کو شدید کمزور کرنا ہے، نائب صدر جے ڈیوینس/ فائل فوٹو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقصد ایران کی حکومت کو شدید کمزور کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا، امریکا اپنے زیادہ تر فوجی مقاصد حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران جنگ کو کچھ اور عرصے تک جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا مقصد ایران کی حکومت کو شدید کمزور کرنا ہے۔ امریکی نائب صدر نے مزیدکہا کہ اس تنازع سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یہ قیمتیں جلد کم ہو جائیں گی۔
یو اے ای: ایرانی حملوں سے
متحدہ عرب امارات نے ایران کے ڈرونز اور میزائل حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر برطانیہ کے 70 شہریوں کو گرفتار کرلیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں70 برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جنہیں10 برس تک سزائے قیدکا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سےنقصانات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں برطانیہ کے سیاح، یو اے ای میں مقیم شہری اور جہازوں کا عملہ شامل ہے، بعض گرفتار افراد کو ضمانت پر رہائی دے دی گئی ہےتاہم ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ امارات نہ چھوڑ سکیں۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اماراتی قانون کے تحت بعض تصاویر کو وصول کرنا بھی جرم ہے، تصاویر وصول کرنے کی سزا 10برس قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ ہوسکتی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ سے پہلے 2 لاکھ 40 ہزاربرطانوی شہری دبئی میں مقیم تھے، ایران جنگ شروع ہونےکے بعد خیال ہے ان میں سے نصف برطانیہ واپس آچکے ہیں۔
ایران پر حملہ ایسی جنگ
ترکیہ کی خفیہ سروس کے سربراہ ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ دراصل ایک ایسی علاقائی جنگ کی بنیاد ڈال رہی ہے جو عشروں جاری رہے گی۔ ابراہیم قالن نے قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ترکیہ پاکستانی اقدامات سمیت مذاکرات کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ایران کا خلیجی ممالک پر حملہ ناقابل قبول ہے مگریہ بھی نہ بھولیں کہ جنگ شروع کس نےکی۔ ابراہیم قالن کا کہنا تھا ترکیےاس آگ کے گولے کو اپنے ہاتھوں میں لے کر ٹھنڈا کرےگا، ایران کے خلاف جون میں 12 روزہ جنگ حالیہ جنگ کے لیےحالات جانچنےکی خاطر تھی، ترکیے،کرد، عرب اورفارسی اقوام کے درمیان عشروں تک تنازع کی بنیاد ڈالی جا رہی ہے۔ سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس نے کہا کہ ایران جنگ سےخطےمیں تقسیم گہری ہونےکا خدشہ ہے، بدقسمتی یہ ہےکہ علاقائی جنگ کی قیمت 8 ارب افراد کوچکاناپڑےگی،جنگ شروع کرنیوالے لبنان، شام، فلسطین اور دیگرعلاقوں میں نئے حقائق پیدا کر رہے ہیں۔
ایران کا ایٹمی ہتھیاروں
ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پیھلاؤکے معاہدے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے کے لیے سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کو ایران کی مزید جاسوسی سے روکنا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارےاین پی ٹی سے ایران کےدستبردارہونے پر غورکر رہے ہیں، واضح ہو چکا ہےکہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ این پی ٹی کےتحت آئی اےای اےکویقینی بناناہےکہ ایران کوپرامن نیوکلیئرٹیکنالوجی اورآلات تک رسائی ملے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر حملے کیے جا رہے ہیں اورآئی اے ای اے اس کی مذمت تک نہیں کر رہی۔
پاسداران انقلاب کا 500 امریکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آج حملےمیں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی کیے ہیں جبکہ جنوبی فارس میں ایک امریکی ایف16 طیارہ بھی مار گرایا ہے۔طیارہ سعودی ایئربیس پہنچنے سے پہلے کریش ہوگیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق مقبوضہ فلسطین اور خطےمیں امریکی و اسرائیلی صنعتوں پر شدید حملے کیے ہیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آئندہ ایرانی صنعتوں پر حملہ ہوا تو نتیجہ سوچ سے برا ہوگا۔ اس کے علاوہ ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے مطابق اسرائیلی شہر حیفہ میں اسٹریٹجک الیکٹرونک وارفیئر سینٹر کو نشانہ بنایاہے اور بن گورین ائیربیس پر ایندھن کے ذخیروں پر بھی حملہ کیا ہے۔
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو ایک ماہ ہوگیا۔ ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی 93 ہزار سویلین املاک تباہ ہوئی ہیں۔ ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق مختلف ایرانی صوبوں میں کیے گئے حملوں میں تباہ مکانات کی تعداد 71 ہزار 547 ہوچکی ہے۔ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 ہزار 779 تجارتی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ صرف تہران میں 31 ہزار 562 رہائشی و تجارتی املاک امریکی و اسرائیلی حملوں میں تباہ ہوئی ہیں۔ ایرانی ہلال احمر کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں میں 600 اسکول تباہ ہوچکے ہیں۔ ایران میں بنیادی صحت اور ہنگامی طبی امداد کے 295 مراکز بھی امریکی و اسرائیلی حملوں کو نشانہ بنے ہیں۔
ایران کی جانب سے مبینہ طورپر
ایران کی جانب سے مبینہ طورپر داغے گئے ڈرونزکویت کے ہوائی اڈے پر جاگرے جس سے ہر طرف آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹس کےمطابق ڈرونزگرنے کی وجہ سے کویت کے ہوائی اڈے پر ریڈار سسٹم کو بری طرح نقصان پہنچا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کویتی حکام کا کہنا ہےکہ فیول ٹینک میں آگ لگی۔
ایران پر جنگ مسلط کرنے پر
ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نو کنگز مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطا بق امریکا بھر میں ہفتے کے روز مظاہروں میں 70 لاکھ افراد نے شرکت کی جس میں مظاہرین نے جنگ روکنے کے مطالبات کیے۔ نیویارک میں عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کی۔ رابرٹ ڈی نیرو نے "نو کنگز" ڈے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے غلط کام کانگریس اور عملےکی ملی بھگت کےب غیرنہیں کرسکتا، کرپٹ رہنماؤں کو خود کو مالدار بنانے سے روکا جانا چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق اتوار کو بھی امریکا کی 50 ریاستوں میں 3ہزار200احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں ۔ مظاہرین انتظامیہ کے مطابق مظاہروں میں امریکی تاریخ میں سب سےبڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت کریں گے۔
خطے میں امر یکی اور اسرائیلی
ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہےکہ وہ انتقامی کارروائی کے دوران اب خطے میں اسرائیل اور امریکی یونیورسٹیوں کو نشانہ بنائیں گے۔ پاسداران انقلاب نے یونیورسٹیوں کے عملے، طلبہ اور ان جامعات کے قریب رہنے والے عام شہریوں کو کہا ہے کہ وہ اپنی جانیں محفوظ رکھنے کے لیے ان تعلیمی اداروں سے کم از کم ایک کلومیٹر کا فاصلہ رکھیں۔ پاسداران انقلاب نے یہ دھمکی تہران میں واقع ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر حملے کے ردعمل میں دی ہے۔ ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل نے جان بوجھ کر ایران کی کئی جامعات اور تحقیقی مراکز پر حملے کیے۔
ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے
ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے پر غور شروع کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارے این پی ٹی سے ایران کے دستبردار ہونے پر غورکر رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہناہے کہ واضح ہو چکا ہے کہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کو ایران کی مزید جاسوسی سے روکنا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں اورآئی اے ای اے اس کی مذمت تک نہیں کر رہی۔
امریکا نے ایران کے ساحلی علاقوں
امریکا نے ایران کے ساحلی علاقوں بشمول خارگ جزیرے پرزمینی کارروائی کی تیاری کرلی۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران میں محدود زمینی کارروائی خصوصی دستے اور روایتی فوجی کریں گے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پینٹاگون ایران میں ہفتوں پر مشتمل زمینی جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ صدر ٹرمپ زمین فوج کی تعیناتی کی منظوری دیں گے یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔
ایران جنگ میں شہریوں
جی سیون ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جنگ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کو فوری روکا جائے۔ جی سیون ملکوں کے وزرائے خارجہ کے پیرس میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، برازیل، جنوبی کوریا، بھارت اور یوکرین بھی شریک ہوئے۔ جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں علاقائی شراکت داروں، شہری آبادیوں اور اہم انفرا اسٹرکچر پر تنازع کے اثرات کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ جی سیون ممالک نے کہا کہ ایران جنگ میں شہریوں اور بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کو فوری روکا جائے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی محفوظ اور ٹول فری آزادی کو بحال کرنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔
ویڈیو: ایرانی صدر اچانک
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں شہریوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان اچانک ایک سپور اسٹور جا پنہچے جہاں شہری انہیں اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اس موقع پر موجود شہریوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جب کہ صدر نے شہریوں سے ان کی خیریت دریافت کی۔
ایران جنگ کے معاملے پر
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق موساد کے سربراہ ایک ہفتے سے وزیراعظم نیتن یاہو کی قیادت میں ہونے والی اہم میٹنگز میں شرکت نہیں کررہے۔ عبرانی خبررساں اداروں کے حوالے سے ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اختلافات کی بنیاد اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے موساد سربراہ پر الزامات بنی۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ موساد سربراہ نے اسرائیلی حکومت کو ایرانی فوج کی صلاحیتوں،ایران کی سیاسی اور سماجی صورتحال سے متعلق غلط معلومات دے کر گمراہ کیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق موساد سربراہ کی انہی غلط معلومات کی بنا پر ایران کیخلاف جنگ شروع کی گئی جس کا نتیجہ غیریقنی ہے جبکہ شکست ہوئی تو یہ جنگ اسرائیل کے وجود کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق موساد کا موقف ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو حقائق پر مبنی رپورٹس دی گئی تھیں مگر نیتن یاہو نے اپنے طور پر جنگ شروع کی اور ناکامی کی زمہ داری اسرائیلی وزیراعظم پر عائد ہوتی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر مقبولیت میں بڑی کمی آگئی۔ امریکی نیوز چینل نے ٹرمپ کی کارکردگی کا سروے جاری کیا جس کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ سروے کے مطابق ٹرمپ کی کارکردگی کو اکثریت نے مسترد کردیا جبکہ 59 فیصد ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن رہے۔ اس کے علاوہ مہنگائی پر ٹرمپ کی کارکردگی کو 71 فیصد عوام نے مسترد کیا جبکہ معیشت پر بھی ٹرمپ کو دھچکا لگا ، 66 فیصد عوام نے ناپسندیدگی ظاہر کی۔ مزید براں خارجہ پالیسی پر ٹرمپ کو 62 فیصد عوام کی مخالفت کا سامنا رہا جبکہ ایران پالیسی پر بھی عوام ٹرمپ سے مطمئن نہیں ہیں اور 64 فیصد نے ایران جنگ کے حوالے سے ٹرمپ کی کارکردگی مسترد کر دی۔ یاد رہے سروے 20 سے 23 مارچ 2026 کے دوران کیا گیا۔
’ایران پر حملے گریٹر اسرائیل
پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے اسرائیل کے سابق مشیر یاکوف امیڈرورکو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہیں۔ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جنگ سے متعلق عرب ٹی وی کے پروگرام میں معروف پاکستانی صحافی اور سیاستدان مشاہد حسین سید اور اسرئیل کے قومی سلامتی کے سابق مشیر یاکوف امیڈرور (Yakov Amidror) کے درمیان بحث ہوئی۔ مشاہد حسین نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہیں، جنگ میں ایران کو برتری حاصل ہے، یہ نیتن یاہوکی جنگ ہے جس میں وہ ٹرمپ کو گھسیٹ لایا ہے، وہ فولادی ضمانتیں چاہتا ہے،حقائق وہ ہیں جو ٹرمپ اور نیتن یا ہونے سوچے بھی نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ یا نیتن یاہو نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایران چوتھے ہفتے میں بھی پوری قوت سے ڈٹا رہے گا اور آبنائے ہرمز اتنی کامیابی سے بند رکھے گا۔ مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکا کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے، اب صدر ٹرمپ امن کی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ پروگرام میں شریک اسرئیل کے قومی سلامتی کے سابق مشیر نے کہا کہ اسرائیل میں حالات معمول کے مطابق ہیں، توقع سے کم انٹرسپٹر استعمال کیے گئے۔ جس پر مشاہد حسین نے سوال کیا کہ آئرن ڈوم کا کیا ہوا؟ اسے ناقابلِ شکست کہا جاتا تھا، سابق اسرائیلی مشیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئرن ڈوم بہت اچھا کام کر رہا ہے ، اس نے 90 فیصد حملے کامیابی سے روکے، پھر خود ہی تسلیم کیا کہ زیادہ تر حملے آئرن ڈوم نے نہیں بلکہ ایرو-3 نے روکے۔
ایران اور حزب اللہ کے ڈرونز ا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران اور حزب اللہ کے ڈرونز اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے درد سر بن گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کے سستے اور خودکُش شاہد ڈرونز کو پکڑنا مشکل ہورہا ہے اور ان چھوٹے ڈرونز کو روکنے کے لیے لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیاکے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا یوکرین کے صدر زیلنکسی سے رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایرانی ڈرون حملوں کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرین نے اسرائیل کو ڈرونز کے خلاف موثر ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یوکرین نے مشرق وسطیٰ کے 5 ممالک میں ڈرونز کے خلاف فوجی یونٹس تعینات کیے ہیں، ان ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور اردن شامل ہیں۔
ٹرمپ کے اعلان کے باوجود
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ کر دیا۔ اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، 2 اسٹیل کے کارخانوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے امریکا کے ساتھ رابطے سے ہوئے۔
تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے
پاسداران انقلاب ایران کے ایرو اسپیس سربراہ جنرل ماجد موسوی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا ہے۔ جنرل ماجد موسوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تم نے ہمیں ایک بار پہلے بھی آزمایا تھا، دنیا تمہیں دوبارہ آگ سے کھیلتے دیکھ رہی ہے، اس کھیل میں تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے۔ اب جواب کا انتظار کرو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس بار آنکھ کے بدلے آنکھ والی بات نہیں چلے گی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ کر دیا۔ اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، 2 اسٹیل کے کارخانوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا۔
ایران کا سعودی عرب میں پرنس
ایران نے سعودی عرب کی پرنس سلطان ائیربیس پر میزائل حملہ کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں امریکا کے کئی ری فیولنگ طیاروں کو نقصان پہنچا۔
سعودی عرب نے میزائل،ڈرون
سعودی وزارت داخلہ نے حملوں کے مقامات کو رپورٹ کرنے پرپابندی لگا دی۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ میزائل، ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر ، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق حملوں کے مقامات کی معلومات پھیلانے سے قانونی کارروائی کا سامنا ہو سکتا ہے، مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی وعدالتی کارروائی کی جائے گی۔ سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسےکسی بھی موادکی تشہیر سے گریزکریں جو ملکی سلامتی کو متاثرکرسکتی ہو۔
ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی
ایران نے اسرائیل پر کلسٹر بموں کی بارش کردی جبکہ کویت میں امریکا کے 6 بحری جہاز تباہ کرنے اور دبئی میں ساحل اور ہوٹل پر حملے کرکے کئی امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میزائل اسرائیلی فضا میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے، لوگ شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ اسرائیل نے ایران کی جانب سےکلسٹر بموں سے حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت اور 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق 3 لڑاکا جہاز سمندر میں غرق ہوگئے جبکہ دیگر 3 میں آگ لگی ہوئی ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق وعدہ صادق چہارم نامی آپریشن کے تحت دشمن پر حملے کی 84 ویں لہر میں دبئی کے ساحل اور ایک ہوٹل میں امریکی اہلکاروں کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق دونوں حملوں میں کئی امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں پرنس سلطان ائربیس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس میں ری فیولنگ اور ائرسپورٹ فلیٹ کو ہدف بنایا گیا۔
ایران ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات کر رہے ہیں اور اس کا کوئی نتیجہ بھی نکلےگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنی پڑے گی، ایران اب کبھی بحری جنگی جہاز نہیں بنا سکےگا، ہم ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کر رہےہیں، ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اسرائیل کےخلاف استعمال کر سکتا تھا۔ بعد ازاں میامی میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ انہیں اسٹریٹ آف ٹرمپ کو کھولنا پڑے گا، بولے میرا مطلب ہرمز ہے ۔ معاف کیجیئے ، مجھے واقعی افسوس ہے۔فیک نیوز کہے گا میں نے حادثاتی طور پر ایسا کہہ دیا ۔ میڈیا پر اب اس پر تبصرے ہوں گے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیشہ کہاہے کہ نیٹو کاغذی شیر ہے،ہمیشہ نیٹو کی مدد کی لیکن انہوں نےکبھی ہماری مدد نہیں کی،نیٹو نے ہماری مدد نہ کرکےبڑی غلطی کی ہے۔نیٹو کےبرعکس سعودی عرب، قطر،یواےای،بحرین،کویت نےمدد کی اور لڑے۔
ایرانی حملوں پر عرب امارات
ابوظبی: ایران کے متحدہ عرب امارات پر حملوں کے بعد اماراتی حکام نے امریکا سے صرف جنگ بندی کے بجائے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے۔ اماراتی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات نے واضح کیا ہے کہ اسے صرف جنگ بندی نہیں بلکہ ایرانی خطرات کا مستقل اور جامع حل درکار ہے۔ خبر کے مطابق اماراتی حکام کا مؤقف ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے سادہ سیز فائر کافی نہیں، بلکہ طویل مدتی سکیورٹی انتظامات اور ایرانی میزائل، ڈرونز اور آبنائے ہرمز کا مستقل حل درکار ہے۔ اماراتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ امارتی وزیرنے اس حوالے سے گزشتہ روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات بھی کی تھی۔ اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے بھی ایرانی حملوں پر دوٹوک مؤقف دیتےہوئے کہا کہ ایرانی حملے کسی طور پر نظر انداز نہیں کیے جائیں گے۔
حزب اللہ کے حملوں سے تباہی
لبنان میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے جوابی حملوں کے بعد شمالی اسرائیل علاقوں کے نمائندے نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ اسرائیل کے شمالی علاقوں میں مقامی کونسل سربراہان نے نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات ناکافی ہیں۔ حزب اللہ کےہاتھوں تباہی کا ذکرکرتےشمالی اسرائیلی شہرمارگالیوت کا میئر زار و قطار روپڑا اور کہا کہ ہر چیز تباہ ہوگئی ہے مگر کوئی بھی ملک اسرائیل کا ساتھ دینے کا تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ہماری سکیورٹی لبنان کے ہاتھ میں دیدی ہے، ہم لڑرہے ہیں مگر ریاست ہمارے ساتھ نہیں کھڑی۔ اس کے علاوہ کیرت شمونہ کے میئر نے بھی نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا ایک شہر صفہ ہستی ہی سے مٹ رہا ہے، دو تہائی شہری اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں اور ایسا رہا تو مزید لوگ چھوڑ جائی گے۔
یو اے ای میں تیز ہواؤں
دبئی: متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں طوفانی بارشیں جاری ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی، شارجہ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ دبئی پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہےکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور حدِ نگاہ میں کمی کا خدشہ ہے اس لیے غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔ دوسری جانب دبئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم صبح تک غیر مستحکم رہے گا اور عوام انتہائی محتاط رہیں۔
امریکی صدر کا مشرق وسطیٰ
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں مزید 10 ہزار فوجی بھیجنے پر غورکر رہے ہیں، پینٹاگون مزید فوجی بھیجنے کے منصوبے کا جائزہ لے رہا ہے، ممکنہ طور پر دستوں میں انفینٹری اوربکتربند گاڑیاں شامل ہوں گی۔
بھارت میں مسلم مخالف
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کے مطابق بھارت میں مسلم مخالف جرائم رپورٹ کرنیوالے صحافی ہدف بنائے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں صحافتی آزادی نچلی ترین سطح پر ہے، بھارت میں مسلم مخالف جرائم رپورٹ کرنےوالے صحافی ہدف بنائے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی این جی او جینو سائیڈ واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے بھارتی میڈیا بی جے پی کے اثرات میں غیر جانبدار نہیں، بی جے پی کی مسلم مخالف اصلاحات بار بار نشر کی جاتی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی اراکین کانگریس اور امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی بھی بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔
افغانستان میں شہری حقوق
انسانی حقوق کی افغان تنظیم رواداری نے افغانستان پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ افغان تنظیم کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی پالیسیوں نے افغانستان کو بحران میں دھکیل دیا، افغانستان میں شہری حقوق پامال، خواتین اور اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ٹارگٹ کلنگ، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں میں 40.4 اضافہ ہوا اور 611 افراد متاثر ہوئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 2025 میں آمرانہ قوانین سے خواتین کے حقوق پامال کیے، افغانستان میں طالبان عدالتوں نے جسمانی اور تذلیل آمیز سزائیں نافذ کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں نسلی و مذہبی اقلیتیں روزگار اور خدمات سے محروم ہیں، آزاد اداروں اور عدلیہ کی غیر موجودگی سے افغانستان میں حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا-
ایران میں بہنے والے آنسو
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ اس وقت ایران میں بہنے والے آنسو دنیا کے کسی بھی خطے میں مسلمان کے آنسو سے مختلف نہيں۔ انقرہ میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نفرت پر مبنی نسل کشی کا نیٹ ورک قرار دیا اور کہا کہ یہ خطے کو اس صدی کے بدترین بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اصفہان، تبریز اور تہران میں بہنے والے آنسوؤں اور اربیل، اومان، بغداد، بیروت، صنعاء، دوحہ، ریاض اور دیگر برادر شہروں میں بہنے والے آنسوؤں میں کیا فرق ہے؟ قتل عام کرنے والے نیٹ ورک کے سامنے کیا فرق پڑتا ہےکہ ہمارا نام علی ہو، مرتضیٰ ہو، عمر ہو، عائشہ، زینب، حسن ہو یا حسین ہو ،چاہے ایران میں ہوں یا خلیج میں، ہر میزائل سے کیا ہم ہی متاثر، زخمی اور لہولہان نہیں ہوتے؟ طیب اردوان نےکہا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں نے خطے کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے، خطہ مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، یہ جنگ پورے خطےکو متاثرکر رہی ہے ، جہاں نہ مسلک کی تمیز رہی ہے نہ نسل کی اور ہر حملہ مشترکہ نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیے اپنے برادر ممالک میں کوئی فرق نہيں کرتا اور نہ ہی ان کی تکالیف پر خاموش رہتا ہے، انہيں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، اگرچہ یہ جنگ اسرائیل کی ہے لیکن اس کی بھاری قیمت سب سے پہلے مسلمان ادا کرتے ہیں اور پھر پوری انسانیت۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں 1967 کے بعد پہلی بار عید کی نماز کی ادائیگی کو روکنا 2 ارب مسلمانوں کے عقیدےکی کھلی گستاخی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ مسجد اقصیٰ میں عبادت کا حق کسی بھی جواز کے تحت نہ چھینا جاسکتا ہے، نہ روکا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
ڈیل کا وقت گزر رہا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جلد مذاکرات کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ڈیل کا وقت گزر رہا ہے۔ ٹرتھ سوشل پر ٹرمپ نے لکھا کہ ایرانی مذاکرات کار بہت مختلف اور عجیب ہیں، وہ مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں، انہیں ایسا کرنا بھی چاہیے کیوں کہ وہ فوجی طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور ان کی واپسی کا کوئی امکان بھی نہیں ہے، لیکن پھر بھی وہ عوام میں کہہ رہے ہیں کہ ایران امریکی تجاویز کو صرف ’دیکھ‘ رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ صحیح نہیں، ایران کو دیر ہونے سے پہلے سنجیدہ ہوجانا ہوگا، کیوں کہ جب وقت گزر گیا تو پھر کچھ نہیں ہوگا ، جو ہوگا وہ اچھا نہیں ہوگا۔ واشنگٹن میں اپنی جماعت ریپبلکن پارٹی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی خوف زدہ ہیں، کوئی سپریم لیڈر بننےکو تیار نہیں، ایرانی لیڈر سےکہو کہ سپریم لیڈر بن جاؤ تو وہ شکریہ کے ساتھ انکار کردیتا ہے، ایران خود مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران فوری ڈیل چاہتا ہے مگراندرونی خوف کے باعث کھل کر بات نہیں کر رہا، مشرق وسطیٰ میں ہماری کامیابی بے مثال ہے۔ ایک اور بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک نے ایران کے معاملے میں بالکل بھی مدد نہیں کی، ایران اب فوجی طور پر تباہ ہو چکا ہے، امریکا کو نیٹو سےکسی چیز کی ضرورت نہیں، نیٹو کی ضرورت نہیں لیکن امریکا اس اہم وقت کو کبھی نہیں بھولےگا۔ امریکی کابینہ ارکان سےگفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف نیٹو نے کچھ نہیں کیا، میں نے 25 سال پہلے بھی کہا تھا نیٹو کاغذی شیر ہے، جو آج ایران کے خلاف کیا ہے 47 سال پہلے ہونا چاہیے تھا، اگر جنگ بندی نہیں ہوئی تو ایران پر بے رحمی سے حملے کریں گے، ایران کو ایک معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ ایران کو امریکی حملوں کا سامنا رہے گا، اگر ایران جوہری خواہشات سے دستبردار نہیں ہوا تو یہ جنگ ان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگی، ایرانیوں کے پاس جنگ بندی کا موقع ہے، جو ہوگا دیکھا جائےگا۔
ایرانی حملوں کے باعث
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں پورے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر بمباری کی جس کے باعث بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو خطے بھر میں ہوٹلوں اور دفتری عمارتوں میں منتقل ہونا پڑا۔ اخبار کے مطابق اس صورتحال کے بعد زمینی فوج کا بڑا حصہ عملی طور پر ریموٹ انداز میں جنگ لڑ رہا ہے جبکہ صرف لڑاکا طیاروں کے پائلٹس اور طیاروں کی دیکھ بھال کرنے والا عملہ فوجی اڈوں پر موجود ہے۔ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بھی ان بکھرے ہوئے امریکی فوجیوں کی تلاش کے لیے عوام سے ان کے نئے مقامات کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق فوجیوں کو عارضی جگہوں پر منتقل کرنے سے ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی تیاریوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ خطے میں امریکی فوج کے زیر استعمال 13 فوجی اڈوں میں سے اکثر اب قابلِ رہائش نہیں رہے جبکہ ایران کے ہمسایہ ملک کویت میں واقع اڈوں کو شاید سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ کویت کے پورٹ شویبہ پر ایرانی حملے میں امریکی فوج کے ایک ٹیکٹیکل آپریشنز سینٹر کو تباہ کیا گیا تھا جس میں 6 امریکی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ ایرانی ڈرونز اور میزائلوں نے کویت میں علی السالم ائیر بیس کو بھی نشانہ بنایا جہاں طیاروں کو نقصان پہنچا اور کئی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ کیمپ بیورنگ میں مرمت اور ایندھن کی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ قطر میں ایران نے العدید ائیر بیس جو امریکی سینٹرل کمانڈ کا علاقائی فضائی ہیڈکوارٹر ہے، کو نشانہ بنایا جس سے ارلی وارننگ ریڈار سسٹم متاثر ہوا۔ بحرین میں ایک ایرانی ڈرون نے امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر میں مواصلاتی آلات کو نشانہ بنایا۔ سعودی عرب کے پرنس سلطان ائیر بیس پر بھی ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے مواصلاتی نظام اور کئی ری فیولنگ ٹینکرز کو نقصان پہنچایا۔ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں عراق میں ایران نواز ملیشیا نے اربیل کے ایک پر تعیش ہوٹل پر ڈرونز کے جھنڈ کے ذریعے حملہ کیا۔ ایرانی حکام نے امریکا پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کو ہوٹلوں میں رکھ کر شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس ونگ نے خطے کے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’ہم امریکیوں کی شناخت کرنے اور انہیں نشانہ بنانے پر مجبور ہیں، لہٰذا بہتر ہے کہ انہیں ہوٹلوں میں پناہ نہ دی جائے اور ان کے مقامات سے دور رہا جائے‘۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ ’یہ آپ کا اسلامی فریضہ ہے کہ امریکی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی درست نشاندہی کریں اور یہ معلومات ہمیں سوشل میڈیا ایپ ٹیلیگرام کے ذریعے فراہم کریں‘۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق 2 سابق امریکی عہدیداروں، جنہیں فوجی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی تھی، نے بتایا کہ سعودی عرب کے پرنس سلطان ائیر بیس میں کمانڈ سینٹرز پر مضبوط چھتیں موجود نہیں تھیں اور وہاں ایک حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوئے۔ فوجی حکام کے مطابق امریکی ری فیولنگ ٹینکرز کو بھی کو جلدبازی میں اس جنگ میں بھیجا گیا اور انہیں خطے میں تعیناتی یا مشق کا مناسب وقت نہیں ملا۔ رواں ماہ دو امریکی KC-135 ری فیولنگ طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔
اسرائیلی فوج اندرونی طور پر
اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے اسرائیلی فوج کے اندرونی طور پر ٹوٹ جانے کی وارننگ دے دی۔ ایک بیان میں اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ میں 10 لال جھنڈے کھڑے کرکے وارننگ دے رہا ہوں، میدان جنگ میں ریزرو فوجی مزید نہیں لڑ پائیں گے۔ انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریزرو فوجیوں سے متعلق قوانین کی ترمیم و دیگر اقدام نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ جائے گی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نفٹالی بینٹ نے کہا کہ اسرائیل کو 20 ہزار فوجیوں کی قلت ہے، حکومت نے بغیر حکمت علمی، کم وسائل اور فوجیوں کے ساتھ جنگ شروع کی۔ ادھر ہائیر لیپڈ نے کہا کہ 13 سال سے سکیورٹی کابینہ کا حصہ ہوں، اتنی سنگین وارننگ کسی آرمی چیف سے نہیں سنی۔
امریکی صدر ٹرمپ کی گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا ذکر کر ڈالا۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم بہت اچھے آدمی ہیں، پاکستانی وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ٹرمپ جنگ نہ رکواتے تو لاکھوں افراد مارے جاتے۔ اس کے علاوہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف نے بطورثالث پاکستان کے کردارکو سراہا۔ خصوصی مندوب نے کہا پاکستان کی وجہ سے عمدہ اور مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، ایران کے قائل ہونے کے مضبوط اشارے مل رہے ہیں ۔
امریکا اور اسرائیل کا تازہ
ایران کے شہر بندر عباس پر ایرانی بحریہ کی تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کیے گئے جس میں پاسدارانِ کور کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ تاہم پاسدارانِ انقلاب نے شہادت کی تصدیق نہیں کی۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حملوں میں شہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ، حملے میں اقامتی علاقے میں عمارت مسمار ہوگئی ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی خراسان میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق ایرانیوں کی تعداد 1937 ہوگئی ہے۔
جنگ بندی کی امریکی
ایران نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوادیا ہے اور اب امریکا کے ردعمل کا انتظار کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ جنگ بندی کی امریکی تجاویز یک طرفہ اور غیر منصفانہ ہیں، صرف اسرائیلی اور امریکی مفاد میں ہیں۔ ایرانی عہدیدار کے مطابق پاکستان کے ذریعے ملی امریکی تجاویز کا جائزہ لیا، پاکستان کو مؤقف دیا تھا کہ امریکی تجاویز میں ضروری تقاضوں کی کمی ہے، ابھی تک مذاکرات کے لیے کوئی انتظام نہیں ہوا ہے، اس مرحلے پر بات چیت کا کوئی منصوبہ ابھی نظر نہیں آتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے تو راستہ نکالا جا سکتا ہے، سفارت کاری کا عمل رکا نہیں ہے، امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور ترکیے اتفاق پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی سے پہلے ایران نے 15 نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوادیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران اب امریکا کے ردِعمل کا انتظار کر رہا ہے۔
ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیات پر حملے مزید 10 روز تک روکنےکااعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کے برعکس ایران سے بات چیت جاری ہے اور ایرانی توانائی تنصیبات پر حملوں کی ڈیڈلائن 6 اپریل تک بڑھا رہا ہوں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ یہ اقدام ایرانی حکومت کی درخواست پر کررہے ہیں۔
شہادت سے چند لمحے قبل لی گئی
آیت اللہ خامنہ ای کی آخری تصویر ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں انہیں قرآن پاک پڑھتے دیکھاجاسکتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت سے چندلمحے پہلے کی تصویر سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی۔ واضح رہے آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔
حالیہ کشیدہ صورتحال کے اثرات
ریاض: سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات کو رونا وبا سے بڑھ کر ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخزانہ نے کہا کہ کشیدگی کے باعث عالمی سپلائی چین شدید متاثر ہوئی ہے اور اس کے عالمی معیشت پر دور رس اور سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث صورتحال نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے، تیل، گیس، کھاد اور دیگر کلیدی شعبوں کی منڈیوں پر اس کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب کی معیشت سرمایہ کاری کے لیے پرکشش حیثیت رکھتی ہے۔
ایرانی حملوں کے بعد امریکی
واشنگٹن: مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوج کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے اور اہلکار ہوٹلوں اور دفاتر سے کام کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر امریکی فوجی اب اڈوں کے بجائے ہوٹلوں اور دفاتر فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ کئی سرگرمیاں ریموٹ طریقے سے چلائی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی اڈوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے اور اڈے ناقابل رہائش ہو چکے ہیں جن میں سے کویت میں قائم امریکی اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ امریکی اخبار مطابق جبکہ اڈوں پر اس وقت صرف پائلٹس اور ٹیکنیشنز محدود تعداد میں موجود ہیں اور دیگر عملہ ریموٹ انداز میں کام کر رہا ہے۔
ڈھاکا: مسافر بس دریا میں
ڈھاکا: مسافر بس دریائے پدما میں گرنے سے 18افراد جاں بحق ہوگئے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بس کو حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا جس میں اب تک 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ مقامی ریسکیو کا کہنا ہےکہ بدھ کی شام 5 بجے کے قریب مسافروں سے بھری بس اس وقت بے قابو ہوگئی جب اسے ایک فیری میں سوار کیا جارہا تھا، اس دوران بس تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی، بس میں 50 مسافر سوار تھے جن میں سے بعض افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جب کہ ریسکیو کیے گئے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے بعد کچھ مسافر لاپتا ہیں جن کی لاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق علاقے میں طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
میٹا اورگوگل امریکی عدالتوں
سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا اورگوگل امریکی عدالتوں میں کیسز ہارگئے۔ جیوری نے دونوں کمپنیوں کو مجموعی طورپر60 لاکھ ڈالرہرجانہ ادا کرنےکاحکم دیا ہے۔ لاس اینجلس اورنیومیکسیکوکی جیوریز نےمیٹا اورگوگل کےخلاف تاریخی فیصلے سنادیے جس میں کہا گیا ہےکہ میٹا نےفیس بک اورانسٹاگرام پربچوں کے جنسی استحصال کو ممکن بنایا اور میٹانے ان پلیٹ فارمز پر سیفٹی سے متعلق صارفین کوگمراہ کیا۔ جیوری نے میٹاکوبچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانےکا مرتکب قرار بھی دیا۔ پراسیکیوٹرزکے مطابق میٹانے اپنے صارفین کی حفاظت پر منافع کمانےکو فوقیت دی ، میٹا اورگوگل اپنے صارفین کو ممکنہ خطرات سےآگاہ کرنےمیں ناکام رہیں۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس کی عدالت میں کیلی نامی 20 سال کی لڑکی نے درخواست دائرکی تھی جس میں اس نے کہا کہ وہ کم عمری میں میٹا اورگوگل کے پلیٹ فارمزکی لت میں پڑ گئی اور اس کےنتیجےمیں ڈپریشن اور خودکشی کےخیالات کا شکارہوئی۔ دوسری جانب میٹا اور گوگل نے جیوری کےفیصلے کےخلاف اپیل دائر کرنےکااعلان کیا ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش
آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پیٹرول ، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت ہوگئی۔ پیٹرول کی قلت سے پیٹرول پمپس پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا ، مدھیہ پردیش ، تلنگانہ ، آسام اور حیدرآباد میں شہری قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 2 منٹ میں پیٹرول ڈلوا لیتے تھے لیکن اب آدھا آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت پیٹرولیم مصنوعات کا 50 فیصد آبنائے ہرمز کے راستے درآمد کرتا ہے۔
صدر ٹرمپ 4 سے 6 ہفتوں
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہےکہ ٹرمپ جنگ جلد ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں اور ایران سے تنازع 4 سے 6 ہفتوں میں نمٹانےکے خواہش مند ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے قریبی مشیروں کو بتایا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ طویل نہیں کرنا چاہتے، امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ جنگ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے چینی صدر سے مئی میں بیجنگ سمٹ اس بنیاد پر رکھی کہ جنگ اس سے پہلے ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کی توجہ کبھی کبھی دیگر سیاسی امور، جیسے وسط مدتی انتخابات اور امیگریشن اقدامات کی طرف منتقل ہوجاتی ہے، صدر نے ایک ساتھی کو بتایا کہ جنگ ان کی دیگر ترجیحات سے توجہ ہٹا رہی ہے، قریبی مشیروں کے مطابق ٹرمپ اگلے بڑے چیلنج کی طرف بڑھنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتے ہیں، بعض اتحادیوں کو امید ہے کہ ٹرمپ کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کے خاتمے پر توجہ دیں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا مزید مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر ساتھ ہی مشرقِ وسطیٰ میں اضافی فوج بھیج رہا ہے، ٹرمپ نےایرانی تیل تک امریکی رسائی کوایک ممکنہ شرط کے طور پر سوچا ہے، ایرانی تیل تک رسائی کی شرط پر فی الحال کوئی عملی منصوبہ بندی نہیں، ٹرمپ کے پاس جنگ ختم کرنے کے آسان راستے نہیں اور امن مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں لہٰذا یہ اندازہ لگانا مشکل ہےکہ ٹرمپ جنگ کے بارے میں کیا فیصلہ کریں گے لیکن ٹرمپ پسِ پردہ کبھی سفارتکاری کی طرف جاتے ہیں اورکبھی حملے بڑھانے کی طرف، معاہدے یا واضح فوجی فتح کے بغیر ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کا مسئلہ درپیش رہے گا۔ دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ بھی امریکا کی جنگ ختم کرنے کے لیے تجاویز سامنے لے آیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی تجویز ہےکہ اگرایران تمام افزودہ یورینیئم ہٹادے اور مطالبات مان لے تو پابندیوں میں بڑی نرمی دے سکتے ہیں،ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر سخت پابندیاں لگانے کی شرط رکھی گئی ہے، امریکاچاہتا ہے کہ ایران حزب اللہ، حوثیوں اور حماس سمیت تمام مسلح گروپوں کی حمایت بند کرے، امریکی اہلکاروں کے مطابق یہ تجاویزحساس ہیں، اس لیے تفصیلات باضابطہ ظاہرنہیں کی جارہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایرانی میڈیارپورٹ کوغلط قراردیا جس میں کہا گیا کہ ایران نے منصوبہ مسترد کردیا، امریکا کا کہنا ہے کہ بات چیت جاری ہے اور ابھی کسی نتیجے کا اعلان قبل ازوقت ہوگا۔ امریکی اخبار کا کہناہےکہ پاکستان کی امریکا، ایران بالواسطہ مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش حقیقت کے قریب دکھائی دے رہی ہے، ایران نے تسلیم کیا ہے کہ وہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں پاکستان
ایران کا کہنا ہےکہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے، ہمارے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی نیت اچھی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ پڑوسی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں، پڑوسی ممالک بشمول پاکستان کے وزرائےخارجہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقاتیں ہوئیں، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پڑوسی ممالک کی نیک نیتی کو سمجھتے ہیں، علاقائی ریاستیں اور پڑوسی ممالک اس صورتحال کے نتائج پر تشویش رکھتے ہیں، ہر کوئی کسی نہ کسی طرح حالات کو بہتر بنانےکی کوشش کر رہا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک نے تہران اور واشنگٹن کےدرمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی، خطے اور باہرکےکئی ممالک نے ایران سے رابطہ کیا ہے، ان ممالک نے ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنےکی پیشکش کی ہے، ہمیں اس نوعیت کے مذاکرات سے متعلق درخواستیں ملیں اور ہم نے ان کا جواب دیا، ہمارا مؤقف واضح ہےکہ ہم اپنا دفاع جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی اور اسرائیلی باتیں قابل اعتبار نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جارحیت کے بعد اب کوئی بھی امریکی سفارتکاری پر اعتماد نہیں کرسکتا، ہم نےگزشتہ روز واضح کردیا تھا ایران اور امریکا کے درمیان کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہو رہے، ہمیں امریکی سفارتکاری کا نہایت تباہ کن تجربہ ہوا ہے، ہم پر 9 ماہ کے عرصے میں دو مرتبہ مذاکرات کے دوران حملہ کیا گیا، حملہ اس وقت ہوا جب ہم جوہری مسئلے کےحل کے لیے مذاکرات کے عمل کے درمیان تھے، مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ سفارتکاری سےغداری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 دنوں کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایرانی مسلح افواج ملک کی علاقائی سالمیت کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں، ایران آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے فیس وصولی جاری رکھےگا، ایران پر مسلط کردہ جنگی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے متعدد اقدامات نافذ ہیں، آبنائے ہرمز یا مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کی شرائط کے متعلق ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو ممالک اس جارحیت میں شامل نہیں ہیں وہ ایرانی حکام کے ساتھ ضروری رابطہ اور ہم آہنگی کے بعد اپنی جہاز رانی جاری رکھ سکتے ہیں تاکہ محفوظ راستہ یقینی بنایا جاسکے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا ایران واقعی پہلے سے اس راستے پر ٹول وصول کر رہا ہے یا نہیں۔گزشتہ ہفتے ایرانی پارلیمنٹ نے یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر غور کرے گی۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ بعض دوست ممالک کےذریعےامریکا کی جانب سے جنگ کےخاتمےکے لیے مذاکرات کی درخواست کی گئی، دوست ممالک کے ذریعے امریکی درخواست پر ایران نے اپنے اصولوں کے مطابق مناسب جواب دیا ہے، ان جوابات میں ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے پرکسی بھی حملے کے سنگین نتائج سے متعلق ضروری انتباہ بھی دیا گیا، یہ واضح کیا گیا ایسی کسی صورتحال میں ایرانی مسلح افواج فوری، فیصلہ کن اور مؤثر جواب دے گی، ایران نے مغربی ایشیا میں امریکی مفادات اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی ٹھکانوں پر جوابی حملے کیے ہیں۔
ایران کے جوہری پروگرام
امریکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ مذاکرات کے لیے ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔ ایران کو امریکی تجاویز پہنچانے والے دو پاکستانی اور ایک مصری عہدیدار نے امریکی خبر ایجنسی سےگفتگو کی۔ خبرایجنسی کے مطابق پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کو امریکا کی 15 نکاتی تجاویز پہنچائی گئی ہیں، امریکا کی 15 نکاتی تجاویز میں ایران پر پابندیوں میں نرمی بھی شامل ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے، اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کو کھولنا بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے)کی طرف سے ایران کی نگرانی بھی مجوزہ منصوبے میں شامل ہے، ایران اور امریکا کے درمیان سویلین جوہری تعاون بھی تجاویز میں شامل ہے۔ سعودی عرب کے دفاع کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، اعلیٰ پاکستانی عہدیدار ایک پاکستانی اعلیٰ عہدیدار نے امریکی خبر ایجنسی سےگفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ تنازع کے حل کے لیے تمام فریقوں سے رابطہ کر رہا ہے، سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاکستان کی وابستگی غیرمبہم اور پختہ ہے۔ پاکستانی اور مصری عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی اور امریکی عہدیداروں کی ملاقات جمعےکو پاکستان میں ہوسکتی ہے۔ مسلح گروپوں کی ایرانی حمایت پر پابندی بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے،مصری عہدیدار مصری عہدیدار کے مطابق 15 نکاتی تجاویز جنگ بندی پر پہنچنے کا جامع معاہدہ ہے، مسلح گروپوں کی ایرانی حمایت پر پابندی بھی امریکی تجاویز میں شامل ہے۔ سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی کے مطابق امریکا ایران مذاکرات اس ہفتے اسلام آباد میں ہونےکا امکان ہے، امریکا ایران مذاکرات نہ صرف نیوکلیئر ایشو بلکہ وسیع امور پر ہوں گے، میزائل، ایران سے جڑی ملیشیا اور سکیورٹی یقین دہانیاں مذاکرات کا حصہ ہوں گی۔ مذاکرات کے لیے پاکستان یا ترکیے کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، سینئرایرانی اہلکار اس کے علاوہ سینئرایرانی اہلکار نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ پاکستان نے جنگ بندی کے لیے امریکا کی بھیجی گئی تجاویز ایران کو پہنچا دی ہیں، مذاکرات کے لیے پاکستان یا ترکیے کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، ترکیے نے بھی جنگ ختم کرنے میں مدد کی ہے۔
جنگ بندی کا فیصلہ
ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز مسترد کردیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیرمناسب پایا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت تعین کریں اور ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔ ایران حکام نے بتایاکہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رُکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے اور ایران کی دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔ حکام کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا، ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اورادائیگی کی ضمانت دی جائے۔ ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز مسترد کردیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ایران نے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور انہیں غیرمناسب پایا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا وقت تعین کریں اور ایران نے علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔ ایران حکام نے بتایاکہ جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رُکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے اور ایران کی دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔ حکام کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا، ایران جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس اور ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، ایران میں جنگ کے نقصانات کا تعین اورادائیگی کی ضمانت دی جائے۔
موجودہ جنگ میں ایران
لندن: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ الیکس ینگر نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ میں ایران حاوی نظر آتا ہے۔ ایم آئی سکس کے سابق سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ نے پہلے حملے کے حاصلات کھو دیے، ایران نے پچھلے سال جون کی جنگ کے بعد اپنے ہتھیار سارے ملک میں پھیلانے اور فوجی کمان نیچے تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت ہوا۔ الیکس ینگ کا کہنا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کی معاشی اہمیت کو بھی مدِنظر رکھا۔
امریکا ایک ملک کیساتھ
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے انکشاف کیا کہ امریکا ایک ملک کے ساتھ مل کر ایرانی جزیرے پر قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے۔ ایرانی اسپیکر نے خبر دار کیا کہ اگر امریکا آگے بڑھا تو خطے کی حساس تنصیبات پر تابڑ توڑ حملے ہوں گے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کررہےہیں اور ایران بڑی بے تابی سے ڈیل چاہتا ہےلیکن بولنے سے ڈر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت ڈیل کا کہے گی تو اپنے عوام کے ہاتھوں مرے گی، انہیں ہمارے ہاتھوں مرنے کا بھی ڈر ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کردیا مگر فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہم جنگ ہاررہے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کا ایرانی
پاسدارانِ انقلاب نے ایرانی فضائی حدود میں ایف 18 سمیت 2 امریکی جنگی جہازوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی میڈیا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے دونوں امریکی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ اس سے پہلے گزشتہ دنوں امریکی لڑاکا طیارہ ایف 35 بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور امریکی میڈیا گزشتہ دنوں ایران جنگ میں امریکا کے کم از کم 16 طیاروں کو نقصان کی خبر بھی نشر کر چکا ہے۔ دوسری جانب ایران نے آبنائے باب المندب میں نیا محاذ کھولنے سے بھی خبردار کر دیا ہے۔ ایرانی فوجی ذرائع کے حوالے سے نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی علاقوں پر حملے جاری رہے تو آبنائے باب المندب میں نیا محاذ کھل سکتا ہے، باب المندب یمن کے نزدیک آبی گزرگاہ ہے جو بحیرۂ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے۔
ایران مذاکرات چاہتا ہے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات چاہتا ہے مگر ان کی قیادت کو ڈر ہے کہ ڈیل کا کہیں گے تو اپنی عوام کے ہاتھوں مریں گے۔ واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کررہےہیں، ایران بڑی بے تابی سے ڈیل چاہتا ہےلیکن بولنے سے ڈر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت ڈیل کا کہے گی تو اپنے عوام کے ہاتھوں مرے گی، انھیں ہمارے ہاتھوں مرنے کا بھی ڈر ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایک اور جنگ بھی جیت رہےہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کردیا مگر فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہم جنگ ہاررہے ہیں۔
ایران سے جنگ بندی کیلئے
ایران امریکا جنگ بندی کے لیے امریکا کی پیش کردہ تجاویز سامنے آگئیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان تجاویز میں ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام کو روکنا، آبنائے ہرمز کو کھولنا، مسلح گروپوں کی ایرانی حمایت پر پابندی، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی طرف سے ایران کی نگرانی، ایران اور امریکا کے درمیان سویلین جوہری تعاون اور ایران پر پابندیوں میں نرمی کے نکات شامل تھے۔ دوسری جانب چین نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ اس کے علاوہ مصر کا کہنا ہےکہ مصر، پاکستان، ترکیے اور دیگر بین الاقوامی و علاقائی شراکت داروں کے درمیان کوششیں جاری ہیں ۔
خارگ جزیرے پر حملے کا خطرہ
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے خارگ جزیرے پرممکنہ حملے اور جنگ کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جزیرے پر بڑی تعداد میں راکٹس کی کھیپ پہنچادی گئی ہے جبکہ خارگ جزیرےکے ساحل پر بارودی سرنگوں کی تنصیب بھی جاری ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ خارگ کے اطراف انسانوں اور گاڑیوں سےٹکرانےوالی سرنگوں کی تنصیب کی جارہی ہے۔
امریکا اور اسرائیل نے 2 ایرانی رہنماؤں
واشنگٹن: امریکی حکام کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر دو سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر ہدفی فہرست سے نکال دیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نام4 سے 5 روز کے لیے ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ترکی، پاکستان اور مصر کے ثالثین امریکا اور ایران کے درمیان فوری مذاکرات کیلئے قائل کرنے کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی ہوسکے جس کے بعد مزاکرات ممکن ہوں۔ تاہم اس حوالے سے حکام کی رائے ہے کہ امریکا اور ایران کی شرائط میں بڑے اختلافات کے باعث ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔
ایران جنگ بندی ڈیل میں لبنان میں
خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے جنگ بندی سے متعلق کسی بھی ممکنہ ڈیل میں لبنان کو شامل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے اس مطالبے سے رابطہ کاروں کو آگاہ کر دیا ہے جبکہ 6 علاقائی ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ پر اسرائیلی حملوں کے خاتمے کو بھی شامل کیا جائے۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے حزب اللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے وسیع تر ڈیل کا حصہ بنایا جائے گا۔ ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران اس وقت امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔
ایران مزاکرات چاہتا ہے مگر انہیں ڈر ہے
واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کررہےہیں، ایران بڑی بے تابی سے ڈیل چاہتا ہےلیکن بولنے سے ڈر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت ڈیل کا کہے گی تو اپنے عوام کے ہاتھوں مرے گی، انھیں ہمارے ہاتھوں مرنے کا بھی ڈر ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایک اور جنگ بھی جیت رہےہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کردیا مگر فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہم جنگ ہاررہے ہیں۔
امریکا ایران مذاکرات کا
اسلام آباد: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کامقام ابھی طےنہیں ہوا۔ ایک اہم سفارتی زریعہ نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ ابھی اس بات کا امکان کم ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس ہفتے براہ راست مذاکرات ہوں گے۔ سفارتی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی یہ بھی طے نہیں ہے کہ مذاکرات کا مقام کیا ہوگا تاہم یہ اسلام آباد میں بھی ممکن ہیں۔ اس سے پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان اس ہفتے براہ راست مذاکرات کا امکان ہے اور یہ بھی کہ مذاکرات اسلام آباد میں ہونے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا دعوی تھا کہ ان مذاکرات میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف شریک ہوسکتے ہیں۔ غیرملکی سفارتی زرائع نے کہا کہ ابھی سرکاری طور پر کوئی بھی چیز حتمی نہیں ہے۔ ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے سفارتی محاذ پر پاکستان صف اول میں ہے جو کہ فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پیر کو ٹیلےفونک گفتگو سے بھی واضح ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے 23 مارچ کو ٹیلےفون پر رابطہ کیا تھا اور اسی روز نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈارنے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلےفون پر بات کی تھی جس میں خطے میں امن کےقیام کیلیے مختلف امور پر بات کی گئی تھی۔ مختلف ممالک میں تعینات پاکستان کے سفارتکاروں نے یہ تو کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ معاملہ مذاکرات سے حل ہواور دفترخارجہ نے بھی کہا ہے کہ اگر امریکا اور ایران چاہیں تو پاکستان ثالثی کیلئے تیار ہے۔ پاکستانی کی ایک اہم شخصیت سے یہ پوچھا کہ بعض میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کی اعلی شخصیات اس ہفتے اسلام آباد میں ملاقات کررہی ہیں تو پاکستان کی اس اہم شخصیت نے نامعلوم وجوہات کی بنا پراسکا جواب دینےہی سے گریز کیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان اس سے پہلےعمان کی ثالثی میں مسقط میں بلواسطہ مذاکرات ہوچکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ بھی دونوں ممالک کے مذاکرات کیلئے اہم مقام رہا ہے جہاں نہ صرف ایٹمی پروگرام بلکہ علاقائی سکیورٹی کے ایشوز پر بھی بات چیت ہوچکی ہے۔ ایک اور اہم ملک اٹلی بھی ہے جہاں سلطنت عمان کے سفارتخانے میں ایران اور امریکا کے مذاکرات ہوچکے ہیں۔ یہی نہیں اسلام آباد کےساتھ ساتھ ترکیہ اور مصر کو بھی مذاکرات کیلئے اہم مقام قرار دیا جاچکا ہے۔ ایران کے ایک سفارت کار سے جیو نیوز کے نمایندے نے سوال کیا کہ آیا امریکی صدر کے مندوب اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان براہ راست تعلق قائم ہے؟ ایرانی سفارتکار نے دونوں رہنماوں کے درمیان براہ راست رابطوں کی تصدیق یا تردید تو نہیں کی تاہم کہا کہ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے اور ایک دوسرے سے سفارتی رابطے ہر حالت میں قائم رہتے ہیں۔ کراچی میں ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادے کا بھی پچھلے ہفتے انٹرویو کیا تھا جس میں ان سے سوال کیا تھا کہ آپ کے نزدیک پاکستان اس وقت جنگ کی شدت کم کرنے میں کیا کردار ادا کرسکتاہے؟ اکبرعیسیٰ زادے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خطے کے بعض دیگر ممالک نے ہم سے کہا تھا کہ ہم مذاکرات کی میز پر آئیں، ان کی بات کا لحاظ کرتے ہوئے ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ گئے تھے،اب اگر مذاکرات کے درمیان امریکا نے ایران کیخلاف جارحیت کا ارتکاب کیا ہے تواسلامی ممالک کا فرض ہے کہ وہ جارح ملک کو بتائیں کہ وہ اس جارحیت سے ہاتھ کھینچے۔ اکبرعیسی زادے کا کہنا تھا کہ عالمی تنظیمیں اس وقت خاموش ہیں، انکی خاموشی کو دیکتھے ہوئے اسلامی ممالک ہماری مدد کریں کہ جارحیت روکی جائے۔ جارحیت کا سامنا کرنیوالے ایران کی مدد کی جائے،اس ضمن میں عالمی تنظیموں میں قراردادیں منظور کرائی جاسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا کی کوشش ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک اور قرارداد منظور کی جائے جس پر تہران نے بیجنگ اور ماسکو پر بھی زور دیا ہے کہ وہ امریکا کو باز رکھنے کیلئے آگے بڑھیں۔ اکبر عیسی زادے نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا جسے پورے خطے کیلئے خطرہ قرار دے رہا ہے وہ امن کیلئے خطرہ نہیں بلکہ اصل خطرہ اسرائیل ہے جسکا اپنے پاؤں پھیلانا پورے خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس ہفتے ایران اورامریکا کےبراہ راست مذاکرات اگر اسلام آباد میں ہوئے تو یہ کسی حد تک جاری عالمی جنگ کےدوران پاکستان کو عالمی سطح پر ابھارنے میں سنگ میل ثابت ہوسکتے ہیں۔
ہم نے ایران کی قیادت ختم
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایران میں اب کوئی قیادت باقی نہیں رہی اور ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ امریکی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رضامند ہےکہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائےگا، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے، اب ہم صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں، ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، ان کی نیوی، ائیر فورس تباہ کر دی ہے، ہم نے ان کی قیادت ختم کردی ہے، یہ رجیم چینج ہے، انہوں نے ہمیں ایک تحفہ بھیجا جو کل مل گیا، ایران نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا ہے، تحفہ بہت قیمتی اور آبنائے ہُرمُز سے متعلق تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں اب نئی قیادت ہے دیکھتے ہیں کہ وہ کیسا کام کرتے ہیں، ایران کی نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران سے بات چیت میں نائب صدر جےڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر بھی شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، یو اےای اور قطر ایران کے معاملے میں بہت بہترین رہے۔
صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی
واشنگٹن: سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتاہوں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جان برینن کا کہنا تھا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ مؤقف بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے، میں صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں۔ سابق سربراہ سی آئی اے کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔
آج ہم دنیا کے کئی ممالک
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آج ہم دنیا کے کئی ممالک کے عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے، عراق، لبنان، مصر اور عرب ممالک کے عوام امریکا، اسرائیل اور ان کے جرائم کے خلاف ببانگ دہل نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صہیونیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔ مسعود پزشکیان کے مطابق خطے میں استحکام صرف باہمی تعاون اور اقوام کی مرضی کااحترام کرنے سے ہی ممکن ہے۔
ایران جنگ اور فیول قیمتوں
ایران جنگ اور فیول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی۔ برطانوی خبر ایجنسی کے سروے کے مطابق امریکی صدر بننے کے بعد اب ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہوکر 36 فیصد پر آ گئی ہے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت 47 سے 40 فیصد تک رہی تھی۔ سروے کے مطابق61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملوں کے فیصلے کی مخالفت کی جبکہ 35 فیصد امریکیوں نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کی ہے۔
سعودی عرب کی ایران جنگ
سعودی عرب نے ایران جنگ کی حوصلہ افزائی سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید کردی۔ سعودی سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ سعودی قیادت کی جانب سے ایران کے ساتھ طویل جنگ کی حوصلہ افزائی کی خبرغلط ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں سے ہے جو خطے میں فوجی کشیدگی ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نےکھل کرکہا ہےکہ وہ کسی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنےگا۔
ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے
امریکی میڈیا کے مطابق ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تمام ضروری ضمانتیں دینےکو تیار ہے، ایران جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کا حق دار رہےگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطہ ہوا ہے، ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پائیدار تجاویز سُننے پر آمادہ ہے، ایران امریکا رابطہ ابھی مکمل مذاکرات کی سطح تک نہیں پہنچا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی ذرائع نے بتایا ہےکہ صرف جنگ بندی تک محدود تجاویز زیر غور نہیں، ایرانی ذرائع کے مطابق مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ امریکا، ایران تنازع کےمکمل خاتمے کے لیے ٹھوس معاہدہ ہونے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا سے براہ راست ملاقات یا بات چیت کا نہیں کہا، ایران ایسے مناسب معاہدے پر غور کرسکتا ہے جس میں ایران کے قومی مفادات کا تحفظ ہو، ایرانی ذرائع کے مطابق معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ لازمی شامل ہونا چاہیے۔
پاکستان کی کامیابی نے بھارت
عالمی سفارت کاری میں پاکستان کی کامیابی نے بھارت کو تنہا کردیا اور نریندر مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی برباد ہوگئی۔ بھارتی خبر رساں ادارے نے ہی مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا اورکہا کہ بھارتی ساکھ اور خطے میں بھارتی اجارہ داری کا بیانیہ ختم ہوگیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا نریندر مودی نے بھارتی خارجہ پالیسی کا مذاق بنادیا، وہ صرف امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر چلیں گے۔ کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے طنز کیا کہ بی جے پی ایک فرضی دھورندر پر بغلیں بجارہی ہے جب کہ پاکستان ایک اہم عالمی موڑ پر سفارتی میز پر اپنی جگہ بنارہا ہے۔
ہم نے ایران کی قیادت ختم کردی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ ایران میں اب کوئی قیادت باقی نہیں رہی اور ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ امریکی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران رضامند ہےکہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائےگا، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے، اب ہم صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں، ایران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، ان کی نیوی، ائیر فورس تباہ کر دی ہے، ہم نے ان کی قیادت ختم کردی ہے، یہ رجیم چینج ہے، انہوں نے ہمیں ایک تحفہ بھیجا جو کل مل گیا، ایران نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا ہے، تحفہ بہت قیمتی اور آبنائے ہُرمُز سے متعلق تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں اب نئی قیادت ہے دیکھتے ہیں کہ وہ کیسا کام کرتے ہیں، ایران کی نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران سے بات چیت میں نائب صدر جےڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر بھی شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، یو اےای اور قطر ایران کے معاملے میں بہت بہترین رہے۔
اسرائیل جنوبی لبنان کےبڑے حصےمیں
اسرائیلی وزیردفاع کٹز کاکہنا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان کےبڑے حصےمیں سکیورٹی بفرزون قائم کرےگا تاکہ حزب اللہ کے حملوں روکا جائے۔ اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ ہماری فوج دریائےلیطانی کےقریب اہم پل تباہ کر چکی ہے۔ اسرائیل کٹز کا مزید کہنا تھا کہ بےگھرلبنانی شہریوں کی واپسی کو سکیورٹی سے مشروط قراردیاگیاہے۔
سعودیہ کی ایران جنگ کی حوصلہ افزائی
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی قیادت نے ایران جنگ کی حوصلہ افزائی سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں سےہےجوخطےمیں فوجی کشیدگی ختم کرنےکےلیےکام کررہےہیں۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نےکھل کرکہا ہےکہ وہ کسی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنےگا۔
امریکا نےجنگ کےخاتمے کیلئے
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا نےجنگ کےخاتمے کیلئے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کی سرزمین پر کسی بھی مواد کی افزودگی نہ کی جائے جبکہ نیطنز، اصفہان اور فردو کےجوہری پلانٹس کوختم کیاجائے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا کہ آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کیاجائے جبکہ ایران کوخطےمیں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرناہوگا۔
ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق صیہونی ریجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلابکے مطابق خیبرشکن، ایماد اور سجیل میزائل، تباہ کن ڈرونز استعمال کیے گئے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل،لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے گئے۔
صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں
سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سےزیادہ ایران کی باتوں پریقین کرتاہوں۔ جان برینن کا کہنا تھا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا یہ مؤقف بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ سابق سربراہ سی آئی اے کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔
اسرائیل نے ٹرمپ کو آیت اللہ خامنہ ای
سابق سربراہ سی آئی اے لیون پینیٹا کا کہنا ہےکہ اسرائیل نےٹرمپ کوآیت اللہ خامنہ ای کوشہید کرنے پر قائل کیا اور ٹرمپ کویقین دلایا کہ کہ خامنہ ای کی شہادت سے رجیم چینج ہوجائےگا۔ لیون پینیٹا کے مطابق اسرائیل اور امریکا دونوں ہی نے احمقانہ طور پر غلط حساب کتاب کیا۔
یوکرین کا روس کے سب
یوکرین نے روس کے سب سے بڑے مغربی برآمدی ٹرمینل بالٹک آئل ٹرمینل پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق حملے میں پریمورسک کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا، پریمورسک بندرگاہ سے روزانہ 10 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا جاتا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق یہ بندرگاہ روسی تیل پر لگی پابندیوں سے بچنے والے ٹینکرز کے شیڈو فلیٹ کے لیے ایک اہم مرکز ہے، سیٹلائٹ تصاویر میں بندرگاہ سے آگ کے بڑے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے میں ایندھن کےکئی ذخائر کو نشانہ بنایا گیا، روسی شہر اوفا میں ایک آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہاں کام روکنا پڑا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہےجب یوکرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی پر احتجاج کیا تھا اور یورپ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ روس پر دباؤ برقرار رکھے۔
جنگ کے آغاز سے
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اب تک 9 ہزار سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔ سینٹکام کے مطابق ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 140 ایرانی بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا یا تباہ کر دیا گیا ہے، یہ کارروائیاں اس وقت سے جاری ہیں جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو جنگ کا آغاز ہوا۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہونے کے دعوؤں کے باوجود سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حملے بدستور جاری ہیں۔ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج جدید اسلحے کے ذریعے ایرانی فوجی اہداف کو مسلسل اور بھرپور طریقے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال تاحال انتہائی سنگین ہے جبکہ سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔
افغان طالبان رجیم کیخلاف
افغانستان میں طالبان رجیم کی انتہاپسندی کے باعث مزاحمتی تحریکیں شدت اختیار کرگئیں۔ مزاحمتی تحریک نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے ایک سال کی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ مزاحمتی تحریک این آر ایف کے مطابق ایک سال میں طالبان رجیم کیخلاف401 ٹارگٹڈ کارروائیاں ہوئیں،کابل126 آپریشنز کیساتھ سرفہرست رہا۔ این آر ایف کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیاں کابل، پنجشیر، بدخشان، ہرات سمیت 19 صوبوں میں کی گئیں، طالبان رجیم کو ٹارگٹڈ کارروائیوں میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا،کاروائیوں میں طالبان رجیم کے 651 کارندے ہلاک اور 579 افراد زخمی ہوئے۔ ماہرین کی جانب سے کہا گیا کہ بڑھتی مزاحمتی تحریکیں واضح اشارہ ہیں کہ افغان عوام اس غاصب رجیم سے تنگ ہیں، سکیورٹی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم اندرونی انتشار اور شدید معاشی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں۔
ٹرمپ نے ایران پر حملے
بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حتمی حکم نیتن یاہو سےگفتگو کےبعد دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر حملےسے48گھنٹے پہلےنیتن یاہو نے ٹرمپ سےٹیلی فون پربات کی تھی، اسی ہفتےکے اوائل میں ٹرمپ اورنیتن یاہوکو انٹیلی جنس بریفنگز دی گئی تھیں، انہیں بتایاگیا تھاکہ خامنہ ای اور ان کےاہم مشیروں کا اجلاس تہران میں ہونے والا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نےکہاکہ خامنہ ای کو قتل کرنےکا اس سےبہترموقع نہیں مل سکتا، ایرانی قیادت کوختم کرکےٹرمپ تاریخ رقم کرسکتےہیں، واضح نہیں کہ یہی عنصر امریکی صدر کےفیصلےمیں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اس سےقبل امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےقانون سازوں کوبتایا تھاکہ امریکاکو اس تنازع میں گھسیٹاجاسکتا ہے، ایران میں جنوری کے واقعات کےبعدامریکا اور اسرائیل کی جنگی منصوبہ بندی میں تیزی آئی، جنگی منصوبہ بندی کےدوران نیتن یاہونےحملےکےحق میں لابنگ مہم چلائی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے سوال ہوا کہ کیا امریکا کونیتن یاہونےجنگ میں گھسیٹا؟ جس پر ترجمان وائٹ ہاوس نے جواب دینے سے گریز کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس بات چیت سے پہلےہی ٹرمپ ایران پرحملےکی منظوری دے چکےتھے، ٹرمپ نےنہ وقت کا تعین کیاتھا،نہ ہی یہ طےکیاتھاکہ کن حالات میں حملہ کرنا ہے، امریکی فوج نےکئی ہفتوں تک خطےمیں اپنی موجودگی بڑھائی تھی،حملےکی ایک ممکنہ تاریخ چنددن پہلےکی تھی جوخراب موسم کی وجہ سےمنسوخ کردی گئی۔
حالیہ توانائی بحران دنیاکے
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ( آئی ای اے) نے حالیہ توانائی بحران کو دنیا کےکسی بھی پچھلے بحران سے بڑا بحران قرار دیدیا۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے کہا کہ دنیا کو اس وقت تیل کے تاریخی بحران کا سامنا ہے، آبنائے ہُرمز کی بندش اور تیل بردار جہازوں پر حملوں نے عالمی تیل سپلائی کو یومیہ 11 ملین بیرل تک گھٹا دیا ہے، اتنی کمی 70 کی دہائی کے بحران میں بھی نہیں ہوئی تھی۔ آسٹریلیا میں بات کرتے ہوئے آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے کہا دنیا کو اس وقت 70 کی دہائی سے بڑے توانائی بحران کا سامنا ہے، 70 کی دہائی میں دنیا نے 1973 اور 1979 میں تیل کا بحران دیکھا تھا پھر 2022 میں روس اور یوکرین کی جنگ شروع ہونے پر گیس کا عالمی بحران سامنے آیا تاہم یہ بحران اتنی شدت کا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ایل این جی سپلائی 140 ارب کیوبک میٹر کم ہوئی ہے جبکہ روس یوکرین جنگ پر یہ کمی 75 ارب کیوبک میٹرز رہی تھی۔ انہوں نے کہا حالیہ ایران، اسرائیل امریکا تنازعے میں اب تک 9 ملکوں کے 40 توانائی مراکز تباہ ہوچکے ہیں، دنیا کی معیشت کو بدترین خطرے کا سامنا ہے۔ فاتح بیرول بولے بدقسمتی سے ابتدا میں اس بحران کو بہتر طور پر سمجھا ہی نہیں گیا اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس موضوع پر عوام میں آکر بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاتح بیرول نے بتایا کہ وہ مختلف ملکوں سے ان کے محفوظ ذخائر سے تیل کی ریلیز کی بات کے لیے رابطوں میں ہیں لیکن محفوظ ذخائر سے تیل کی ریلیز مسئلے کا حل نہیں، مسئلہ آبنائے ہُرمز کی بندش کے خاتمے کے ساتھ ہی حل ہوگا۔
امریکی ریاست ٹیکساس
امریکی ریاست ٹیکساس کی آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کی پورٹ آرتھر کی Valero ریفائنری میں آگ لگنے سے پہلے دھماکے بھی ہوئے جن سے قریبی گھر لرز اٹھے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئل ریفائنری میں آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رئفائنری میں خام تیل کو ساڑھے چار لاکھ بیرلز روزانہ کی بنیاد پر گیسولین، ڈیزل اور جیٹ فیول میں پراسیس کیا جاتا ہے۔
نیویارک ائیرپورٹ پرکینیڈین
لاگارڈیا ائیرپورٹ پرکینیڈین ائیرلائنز کا جہاز لینڈ ہو رہا تھا کہ اسی دوران ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ کینیڈین ائیرلائنز کا جہاز لینڈنگ کے دوران فائر ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق حادثہ ایوی ایشن فضائی ٹریفک کنٹرولرز اور ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن افسران کی کمی کے باعث جزوی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے پیش آیا۔
امریکی صدر نے نیو یارک
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک، نیو جرسی اور اٹلانٹا کے ائیرپورٹس پر آئس اہلکار تعینات کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے نیو یارک، نیو جرسی اور اٹلانٹا کے ائیرپورٹس پر آئس اہلکار تعینات کردیے جو گرفتاریاں بھی کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس پرتعینات آئس اہلکار ہجوم کو کنٹرول کرنے میں مدد دیں گے۔ دوسری جانب امریکی سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے امریکی ائیرپورٹس پر آئس اہلکاروں کی تعیناتی امریکی صدر کا خوفناک آئیڈیا قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ائیرپورٹس کو زیادہ محفوظ نہیں بنائے گا کیونکہ جہاں آئس اہلکار جاتے ہیں وہاں پریشانی آتی ہے۔
اسرائیلی فوج کی بربریت
اسرائیلی فوج نے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے فلسطینی شخص کے سامنے اس کے 18 ماہ کے بچے کا جسم سگریٹ سے داغ کر زخموں میں ناخن پیوست کردیے۔ جواد ابو ناصر جسم میں سوراخ ہونے سے بلک بلک کر روتا رہا جب کہ اسرائیلی فوج اس کے باپ کو جبری اعتراف پرمجبور کرتی رہی۔ ریڈکراس کے ذریعے کمسن کو 10 گھنٹے بعد رہائی ملی۔ دوسری جانب بچے کے باپ اسامہ ابو ناصرکو قید کرلیاگیا، مذکورہ واقعہ مغازی پناہ گزیں کیمپ میں چیک پوائنٹ پر پیش آیا۔
خلیجی جنگ بھارتی
معروف امریکی جریدے نے خلیجی جنگ کو بھارتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔ امریکی جریدے دی نیویارک ٹائمز نے خلیجی جنگ کو بھارتی معیشت کیلئے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی طویل مدتی خلل سے بھارت کے مالی وسائل پر شدید دباؤ پڑے گا۔ امریکی جریدے کے مطابق بھارت میں گھریلو گیس کی قلت پہلےہی صارفین کو مشکلات سے دو چار کر رہی ہے، جنگ کے باعث بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلاتِ زر شدید خطرے میں ہیں۔ نیو یارک ٹائمز نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران بھارت کی اسٹاک مارکیٹ اب تک تقریباً 10فیصد تک گر چکی ہے۔ دوسری جانب برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اور اس وقت پورے بھارت میں ریسٹورینٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔
ایرانی قوم حملہ آوروں کی
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا کی جانب سے ایران سے بات چیت کی خبروں کو فیک نیوز قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے واضح کیا کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، فیک نیوز کا مقصد اقتصادی اور تیل کی مارکیٹس میں قیمتیں کم کرنا اور اس دلدل سے نکلنا ہے جس میں امریکا اور اسرائیل پھینسے ہوئے ہیں۔ باقر قالیباف بولے ایرانی قوم جارح ممالک کی مکمل اورشرمناک سزاچاہتی ہے، یہ ہدف حاصل کرنے تک تمام اہلکار اپنے لیڈر اور قوم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ادھر ایرانی سکیورٹی اہلکار نےکہا کہ تہران کی مؤثر جوابی کارروائی کے سبب ٹرمپ ایران کے اہم انفراسٹرکچر پر حملے کی دھمکی سے پیچھے ہٹنے پرمجبور ہوگئےہیں۔ انہوں نے کہا ٹرمپ اس لیےبھی پسپاہوئےکیونکہ امریکا اورمغربی ممالک کی اقتصادی مارکیٹ اور بانڈز کو خطرات بڑھ گئے تھے۔ اہلکار نے واضح کیا کہ کئی ثالثوں کے ذریعے ایران کوپیغام بھیجا جارہاہے مگر واضح جواب یہی ہے کہ ایران اس وقت تک دفاع جاری رکھےگاجب تک ضروری ڈیٹرینس حاصل نہیں کرلیتا، نہ تو آبنائےہرمز جنگ سے پہلےکی حالت پر واپس جائے گی۔نہ ہی انرجی مارکیٹ میں استحکام آئےگا۔ انہوں نے کہا ٹرمپ کا5 روزہ الٹی میٹم کامقصدایرانی عوام کیخلاف جرائم جاری رکھناہے، ساتھ ہی واضح کیا کہ دفاع میں کارروائیاں جاری رہے گی۔
ٹرمپ آسمان کو دیکھو، نیا
ایران نے امریکا اور اسرائیل پر 78ویں میزائل لہرکا آغاز کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پیغام بھی جاری کیا ہے۔ ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ آسمان کو دیکھو، نیا سرپرائزآنے والاہے،بہت بڑے نتائج سامنے آئیں گے۔ ایرانی فوج کے اہلکار کا کہنا ہےکہ صدر ٹرمپ ٹیلیفون اورسوشل میڈیا سے اپنا سرہٹائیں اور اپنی آنکھوں کو آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر مرکوز کریں، ایران بڑا سرپرائز دینے والا ہے۔ پاسداران انقلاب کےختم الانبیابریگیڈ کے ترجمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کا جملہ طنزا دہرایا کہ ٹرمپ یو آر فائرڈ،تھینک یو فاراٹینشن ٹو دس میٹر۔
کولمبیا میں فوجی طیارہ گر
کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہوگئے۔ کولمبین وزیردفاع نے بتایا کہ ائیرفورس کا سی 130 طیارہ جنوبی علاقےمیں گرکرتباہ ہوا، طیارے نے پروکی سرحدکےقریب پورٹو لیگویزامو سے اڑان بھری تھی۔ فائرفائٹرز نے طیارے کے اُڑان بھرتے وقت رن وے کےاختتام کےقریب کسی چیز سےٹکرانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ فائرفائٹرز نے بتایا کہ طیارہ جب تیزی سےنیچےگررہا تھا تو اس کا ایک پر درخت سےبھی ٹکراگیا، گرنےکےبعدطیارے میں آگ لگی، اس میں موجودکسی قسم کے دھماکا خیز آلات بھی پھٹ گئے۔ کولمبین حکام کے مطابق طیارے میں 110فوجیوں سمیت 121 افراد سوار تھے، دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننےکےلیے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری فلیٹ کو جدید بنانےکے پلان میں مزید تاخیر نہیں ہونے دوں گا۔
امریکا ایران مذاکرات پاکستان
امریکی ویب سائٹ ایکزیوس کے رپورٹر بارک روید کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات پاکستان، ترکیہ اور مصر کی سہولت کاری میں ہوئے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی رائٹرز نے امریکی ویب سائٹ ایکزیوس کے رپورٹر بارک روید کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور مصر تینوں ملک امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں۔ بارک روید کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات پاکستان، ترکیہ اور مصر کی سہولت کاری میں ہوئے۔ بارک روید نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی حکام کہہ رہے ہیں کہ مصالحت کرانے والے ملک چاہتے ہیں کہ اس ہفتے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی اسلام آباد میں ایرانی اسپیکر غالیباف سمیت ایرانی وفد سے ملاقات کرائی جائے۔ دوسری جانب برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہےکہ پاکستان خود کو ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور سینئر پاکستانی حکام ایرانی عہدے داروں اور وٹکوف اور جیراڈ کشنر کے درمیان بیک چینلز رابطے کروا رہے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر فریقین راضی ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
ایران نے جنگ روکنے کیلئے
ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کردیں۔ ایک اہلکار نے نام ظاہر کیے بغیر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں نے ایران کو تجاویز پیش کی ہیں کہ جنگ روکی جائے۔ اہلکار نے نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط بتائیں جن میں سے اولین جنگ دوبارہ نہ شروع ہونے کی یقین دہانی ہے۔ دوسری خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند کیا جانا ہے، تیسری جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی ہے۔ چوتھے تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کو ختم کیا جانا ہے، پانچویں آبنائے ہرمز کیلیے نئے قانونی رجیم پر عمل درآمد کیا جانا ہے اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کیخلاف قانونی کارروائی اور انہیں ملک بدر کرنا ہے۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ شرائط کن ثالثوں کے ذریعے امریکا اور اسرائیل کو پیش کی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی و سیاسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی شرائط کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، ایرانی میڈیا نے ایک سکیورٹی و سیاسی اہلکار کے حوالے سے نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ مہینوں پہلے سے طے حکمت عملی کو اسٹریٹجک تحمل کے ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھا رہا ہے۔ دشمن کا فضائی دفاعی نظام تباہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایران اب دشمن کی فضاؤں پر مکمل قابو حاصل کیے ہوئے ہے، اس صورتحال میں ایران جنگ بندی کے فوری امکانات نہیں دیکھ رہا۔
صدر ٹرمپ کو اچانک ایران
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ہفتے جب فلوریڈا روانہ ہو رہے تھے تو انہیں اچانک ایران سے جنگ بندی کا خیال آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈا روانگی سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ جب آپ دوسرے فریق کو تباہ کر رہے ہوتے ہیں تو سیزفائر نہیں کرتے، لیکن تین دن کی مہلت اور ایران میں پراسرار اہلکار سے گفتگو کے بعد ٹرمپ کی سوچ بدل گئی۔ ٹینیسی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں معاملہ حل ہو اور ہم یہ کرنے جا رہے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تو تجویز ہےکہ پاکستان رواں ہفتے ایران اور امریکا کے درمیان ملاقات کی میزبانی کرے، مجوزہ ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس شرکت کرسکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کے مؤقف میں یہ تبدیلی خلیجی اتحادیوں کی وارننگز کے بعد آئی، ان کی وارننگ تھی کہ ایران میں توانائی مراکز پر حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا اعلان پیر کو امریکی مارکیٹ کھلنے سے دو گھنٹے پہلے کیا گیا، اعلان نے وال اسٹریٹ میں تیزی پیدا کی، برینٹ کروڈ کی قیمت میں نمایاں کمی آئی، یہ دونوں عوامل ٹرمپ اور ان کے مشیروں کے لیے تشویش کا باعث بن رہے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی اسٹرکچر پر 5 روز کے لیے حملے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ میں اور مجتبیٰ خامنہ ای مل کر آبنائے ہرمز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم آنکھ کے بدلے آنکھ نہیں سر لیں گے۔ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے 5 اسٹریٹجک شرائط بھی پیش کر دی ہیں۔
حزب اللہ کیخلاف طویل
اسرائیل کے آرمی چیف ایال زامیر نے کہا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جاری کارروائی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسرائیل ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمانڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایال زامیر کا کہنا تھا کہ ایران اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی کارروائیاں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج زمینی کارروائیوں کو مزید آگے بڑھانے کے لیے بھی تیار ہے۔ ایال زامیر نے دعویٰ کیا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران لبنان میں ہزاروں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان حملوں کے اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف مہم کے اختتام پر حزب اللہ تنہا اور الگ تھلگ رہ جائے گی، جبکہ اسرائیل اس کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان میں کشیدگی کے باعث خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ایران کاکلسٹر وار ہیڈز والے
ایران نے کلسٹر وار ہیڈز والے میزائلوں سے اسرائیل پر نیا حملہ کردیا۔ ایران نے میزائل مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کی جانب فائر کئے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل رہائشی علاقوں میں گرے،گاڑیوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکا کو وارننگ بھی دی کہ توانائی تنصیبات پر حملہ کیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل بند کردیا جائے گا۔ اتوار کو ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں ا سرائیل کے ایٹمی مرکز ڈیمونا اور عراد پر میزائل حملے کئے تھے، اسرائیل نے ان حملوں میں آج 180افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا گزشتہ روز 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرچکا ہے۔
برطانیہ نے ایران کا لندن
برطانیہ نے ایران کا لندن پر میزائل حملے سے نشانہ بنانے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا۔ اسرائیل نے ایران کی جانب سے لندن کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی دعوے کے ردعمل میں برطانیہ کے ہاؤسنگ سیکرٹری اسٹیو ریڈ (Steve Reed) نے کہاکہ اس دعوے کی کوئی تصدیق شدہ تشخیص موجود نہيں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کوئی اندازہ نہیں کہ ایران برطانیہ کو نشانہ بنا رہاہے یا اگروہ چاہے تو ایسا کربھی سکتا ہے۔
ایران کے اسرائیلی علاقوں
ایران کے اسرائیل کے علاقوں ڈیمونا اور عراد پر میزائل حملوں میں کم ازکم 180اسرائیلی زخمی ہوئے جن میں سے 8کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کےمطابق عراد میں ایرانی میزائل حملے میں 116اور ڈیمونا میں 64 افراد زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے اسرائیلی میڈیا 6 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی خبردے چکا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراد پر حملے کے وقت مکینوں کے لیے الرٹ بھی جاری نہ ہوسکا۔ ایران نے نطنز کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے جواب میں ڈیمونا کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر واقع ہے، حملے کا نشانہ بننے والا دیمونا نامی قصبہ اسرائیلی جوہری تنصیب سے لگ بھگ 13 کلومیٹر دور واقع ہے۔ ڈیمونا پر کامیاب ایرانی حملے پر دفاعی حلقوں نے اظہار حیرت کیا ہے، برطانوی ٹی وی پر تجزیے میں کہاگیاکہ مشرق وسطیٰ کے واحد ایٹمی پلانٹ کے قریب حملے غیر معمولی ہیں، اسرائیل کی حساس ترین تنصیب کے قریب انتہائی طاقت ور دفاعی نظام نصب ہے۔ دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نےکہا کہ جنگ کا توازن تبدل ہورہا ہے، اسرائیلی فوج کا فضائی دفاع پر کنٹرول کمزورہوتا جارہا ہے۔
ٹرمپ آگے کنواں پیچھے
واشنگٹن: سابق امریکی سیکرٹری دفاع اور سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تین ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ آگے کنواں پیچھے کھائی والی صورتحال میں پھنس چکے ہیں۔ برطانوی اخبار سے گفتگو میں لیون پنیٹا نے ٹرمپ کی جنگی حکمت عملی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ٹھوس منصوبہ بندی کے بجائے ’خیالی سوچ‘ پر انحصار کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ٹرمپ کو یہ گمان ہے کہ ان کے بیانات خود بخود حقیقت بن جائیں گے، جو ایک غیر سنجیدہ رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل ایک بڑی غلطی ثابت ہوا کیونکہ اس سے کسی عوامی بغاوت کے بجائے ایک زیادہ سخت مؤقف رکھنے والی قیادت سامنے آ گئی۔ لیون پنیٹا نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکی انتظامیہ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے امکان کے لیے پیشگی تیاری نہیں کی حالانکہ یہ خطرہ ہمیشہ قومی سلامتی کے اجلاسوں میں زیر بحث رہتا تھا اور عالمی تیل بحران کا سبب بن سکتا تھا۔ ان کے مطابق ٹرمپ اس وقت ایسی صورتحال میں ہیں جہاں ایران کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے باعث جنگ بندی ممکن نہیں اور امریکا کے پاس اب صرف یہ راستہ رہ گیا ہے کہ وہ ایرانی ساحلی دفاعی نظام کو نشانہ بنائے اور تیل بردار جہازوں کو خود راستہ فراہم کرے اگرچہ اس سے جنگ میں شدت اور جانی نقصان کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ لیون پنیٹا نے موجودہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ایک مؤثر سیکرٹری دفاع کے بجائے محض صدر کا حامی قرار دیا۔ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ جنگی ویڈیوز اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کی منتقلی کو تشہیری مقاصد اور فنڈ ریزنگ کے لیے استعمال کرنا غیر مہذب عمل ہے۔ لیون پنیٹا نے ٹرمپ کی جانب سے ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے پر معافی نہ مانگنے کو عالمی سطح پر امریکا کے منفی تاثر کو مزید مضبوط کرنے کا سبب قرار دیا۔
آبنائے ہرمز کی بندش
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرادیا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نےایک بیان میں امریکا اور اسرائیل کو پیغام دیا کہ وہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر دھمکیوں سے ہر گز خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ اس جنگ کے باعث ہے جس کا آغاز امریکا اور اسرائیل نے کیا۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بحری راستے میں رکاوٹ کی ذمہ داری ایران پر نہیں بلکہ ان ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ نہ کوئی انشورنس کمپنی اور نہ ہی ایران مزید دھمکیوں کی زد میں آئے گا۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور خطرناک صورتحال کے ذمہ دار براہ راست امریکا اور اسرائیل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئےکہا تھا کہ ایران نے 48 گھنٹے کے اندر اندر آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سخت کارروائی ہوگی۔
ایران پر اسرائیلی و امریکی
ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی20 بڑی ائیر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا ہے۔ برطوی اخبار کے مطابق ائیرلائن انڈسٹری کورونا وباکےبعد بدترین بحران کی لپیٹ میں ہے،جنگ کے سبب ائیرلائنزکےلیےایندھن کی ممکنہ قلت کاخطرہ بھی ہے۔ جنگ کےبعد سےجیٹ فیول کی قیمت دگنی ہوچکی ہے،جیٹ فیول کی قیمت میں اضافےسےائیرلائن ٹکٹوں میں اضافےکاخدشہ ہے۔
یو اے ای کا امریکا میں 1.4
متحدہ عرب امارات نے امریکا میں 1.4 کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے پر قائم رہنے کا اعلان کر دیا۔ امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے اماراتی امریکی بزنس کونسل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ امریکا کے ساتھ شراکت داری اور سرمایہ کاری جاری رہے گی۔ اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے لکھا کہ جنگ کی تباہی سے بچنے کیلئے میزائل اور دفاعی نظام پہلے ہی حاصل کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے توانائی اور آرٹیفیشل انٹیلجنس میں مزید معاہدے کریں گے، متحدہ عرب امارات میں امریکی کمپنیاں دیگر سرگرم ہیں، یو اے ای کے پاس دو کھرب ڈالرز کے ذخائر ہیں۔ اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ اماراتی ہر چیلنج کو ترقی میں بدلنے کا ہنر جانتے ہیں۔
سعودی عرب سمیت خلیجی
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوں گے، لاکھوں فرزندان توحید نماز عید ادا کریں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، شاہ سلمان نے عالمی امن واستحکام کیلئےکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، امت مسلمہ کےلیے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔ ادھر ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔ آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے، وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے جہاں انہوں نے مسلمانوں کےتہوار میں شریک ہوکر مبارکباد دی۔ امریکا میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر آج منائی جائےگی۔ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے آج عید منانے کا اعلان کردیا، لندن میں سب سے بڑی اور رنگارنگ چاند رات ہوئی، جیو ٹی وی اور جنگ کے تعاون سے منعقد چاند رات میں لوگوں کی گہماگہمی دیکھنے میں آئی۔ ہاتھوں پر حنا کے خوبصورت ڈیزائن بنوانے کیلئے مہندی کے اسٹالز پر خواتین کی لمبی قطاریں لگی رہیں، خوبصورت ملبوسات، چوڑیاں، جیولری، پرفیوم، میک اپ، کھلونے و دست کاری کے اسٹالز پر بھی رش رہا، چاند رات منانے آنے والوں کیلئے مزے مزے کے کھانوں کابھی اہتمام کیا گیا۔ بھارت، بنگلادیش ، سری لنکا ، ملائیشیا اور انڈونیشیا میں چاند نظر نہیں آیا، عید کل منائی جائے گی ۔
ایران جنگ کے برطانیہ پر
ایران پر جنگ مسلط کرنے کے بعد برطانیہ پر اقتصادی اثرات ظاہر ہونے لگے۔ بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود 3.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جنگ شروع ہونے سے پہلے اقتصادی تجزیہ کاروں نے شرح سود میں کمی کی پیشگوئی کی تھی۔ شرح سود میں کمی سے لاکھوں افراد کو مارگیج کی ماہانہ ادائیگی کی رقم میں بچت ہوتی، تاہم جنگ کے سبب رواں برس شرح سود میں کمی کے حوالے سے غیریقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور ساتھ ہی اضافہ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
ایران کیخلاف جنگ میں
امریکی خبری ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں تباہ ہونے والے طیاروں میں 10ریپر اسٹرائیک ڈرون طیارے بھی شامل ہیں جبکہ 6 امریکی جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا جو تباہ ہونے والے 16 امریکی جہازوں کے علاوہ ہیں۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان میں سے 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گیا اور اس کے عملے کے6 کے 6 ارکان بھی ہلاک ہو گئے۔ مزید 5، کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈّے پر ایرانی میزائل کا نشانہ بنے جن سے انہیں کافی نقصان پہنچا۔ بلوم برگ کے مطابق ایران نے امریکا کے بغیر عملے کے ریپر ڈرون طیاروں میں سے اب تک 9 ڈرون طیارے تباہ کیے ہیں۔ ان میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کی جوابی
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ایک ایف 35 اسٹیلتھ طیارے نے مشرق وسطیٰ کے امریکی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطاق ذرائع نے بتایا ہےکہ یک ایف 35 لڑاکا طیارے کو جسے بظاہر ایران کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے بتایا کہ یہ پانچویں نسل کا اسٹیلتھ طیارہ ایران کے اوپر ایک جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا جب اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، ان کے مطابق طیارہ بحفاظت اترگیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا طیارے کو نشانہ بنانےکا دعویٰ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ انہوں نے طیارے کو رات 2 بجکر 50 منٹ پر نشانہ بنایا تھا، قوی امکان ہےکہ طیارہ تباہ ہوگیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہےکہ طیارہ نشانہ بنانےکا واقعہ ایئر ڈیفنس میں بہتری ظاہر کرتا ہے، ہم 150 ڈرونز پہلے ہی گراچکے ہیں۔ پاسداران انقلاب نے امریکی طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی مبینہ ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ ایرانی میڈیا پر جاری ویڈیو میں ایرانی پاسدران انقلاب کی ایئرڈیفنس فورس کی جانب سے ایف 35 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے۔ اگر اس کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ پہلی بار ہوگا کہ ایران نے فروری کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران کسی امریکی طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ اس جنگ میں امریکا اور اسرائیل دونوں یہ طیارے استعمال کر رہے ہیں جن کی قیمت 100 ملین ڈالر سے زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس جنگ کے دوران امریکا اپنے دیگر طیارے بھی کھو چکا ہے تاہم اب تک کسی کو فائرنگ سے نشانہ بنائے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ تین امریکی ایف 15 لڑاکا طیارے غلطی سے کویت کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرائے تھے، تاہم عملے کے تمام 6 ارکان بحفاظت باہر نکل آئے تھے۔ گزشتہ ہفتے ایک KC-135 اسٹریٹو ٹینکر ری فیولنگ طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کی وجہ ابھی واضح نہیں۔ امریکی فوج کے مطابق یہ حادثہ نہ تو دشمن کی فائرنگ اور نہ ہی اپنے ہی حملے (فرینڈلی فائر) کا نتیجہ تھا، اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
برطانوی اخبار نے علی لاریجانی
برطانوی اخبار نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کو سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت سے بھی بڑا سانحہ قرار دیدیا۔ برطانوی اخبار نے لکھاکہ علی لاریجانی سیاست کے مرد میدان تھے اور نہ صرف ایران بلکہ روس اور چین سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں اپنا ذاتی اثر رکھتے تھے اور یہی وجہ ہےکہ اسرائیل نے انہیں نشانہ بنایا۔ برطانوی اخبار کے مطابق علی لاریجانی کی موت پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد ایران کے لیے سب سےبڑا سانحہ ہے۔ یورپی کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات میں ایرانی امور کے ماہر ایلی جیرن مائے کا انٹرویو بھی اخبار میں شامل کیا گیا جس میں جیرن مائے نےکہا کہ نیتن یاہو کی پوری کوشش ہےکہ جنگ بندی اور اس کے بعد ایران سے بات چیت کے لیے ٹرمپ کے پاس موجود تمام راستے مسدود ہو جائیں۔ جیرن مائے کے مطابق علی لاریجانی ہی وہ شخص ہو سکتے تھے جو جنگ بندی اورمذاکرات ممکن بنا سکتے تھے۔
امریکا یو اے ای کوپیٹریاٹ
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو7 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یو اے ای کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری بھی دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں میں تقریباً 5.6 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل اور 1.3 ارب ڈالرکے جدید جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ امریکا پہلے ہی 3 خلیجی ملکوں کو 16.5 ارب ڈالرکے ہتھیارفروخت کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کے حملوں اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر نے عرب امارات میں شہریوں اور اہم تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔
اسرائیل نے ظالمانہ اقدامات
اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کو نماز عید ادا کرنے سے روک دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1967 کے بعد پہلی بار رمضان کے اختتام پر مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند رکھا گیا اور فلسطینیوں کو نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد کے داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور نمازیوں کو اندر داخل ہونے سے روکا جس کے باعث سینکڑوں فلسطینیوں کو پرانے شہر کے باہر نماز عید ادا کرنا پڑی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران سے کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، تاہم فلسطینیوں کو خدشہ ہے کہ یہ ایک خطرناک مثال قائم کر سکتا ہے جس سے مستقبل میں بھی ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
امریکا یو اے ای کوپیٹریاٹ میزائل
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یو اے ای کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری بھی دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں میں تقریباً 5.6 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل اور 1.3 ارب ڈالرکے جدید جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ امریکا پہلے ہی 3 خلیجی ملکوں کو 16.5 ارب ڈالرکے ہتھیارفروخت کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں آئل وگیس تنصیبات
مشرق وسطیٰ میں آئل اور گیس تنصیبات پر حملوں کے بعد دنیا بھر میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل تک جاکر نیچے آئی اور 106 ڈالر فی بیرل پر تیل کی فروخت ہوتی نظر آئی۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 93 ڈالر سے زائد ہوگئی، اس کے علاوہ یورپ اور برطانیہ میں گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ مغربی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے ، ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے یورپ میں گیس کی قیمت تقریباً ڈبل ہو چکی ہے ۔
ایران کیخلاف جنگ میں اب
بلوم برگ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں تباہ ہونے والے طیاروں میں 10ریپر اسٹرائیک ڈرون طیارے بھی شامل ہیں جبکہ 6 امریکی جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا جو تباہ ہونے والے 16 امریکی جہازوں کے علاوہ ہیں۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ان میں سے 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گیا اور اس کے عملے کے6 کے 6 ارکان بھی ہلاک ہو گئے۔ مزید 5، کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈّے پر ایرانی میزائل کا نشانہ بنے جن سے انہیں کافی نقصان پہنچا۔ بلوم برگ کے مطابق ایران نے امریکا کے بغیر عملے کے ریپر ڈرون طیاروں میں سے اب تک 9 ڈرون طیارے تباہ کیے ہیں۔ ان میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
علی لاریجانی مذاکرات کی میز پ
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سابق سربراہ محمد البرادعی نے کہا کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کے ساتھ میز پربیٹھ کر معاملات طے کیے جا سکتے تھے۔ اپنے ایک بیان میں محمد البرادعی نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے شہید سیکرٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہےکہ کم لوگ جانتےہیں علی لاریجانی نے جرمن فلسفی عمانویل کانٹ پر چارکتابیں لکھی تھیں، وہ فلسفی اور ایک ایسے مذاکرات کار تھے جن کے ساتھ میز پربیٹھ کر معاملات طے کیے جا سکتے تھے۔
ایران کی پارس گیس فیلڈ پر
اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے ایران کی ساحلی جنوبی پارس فیلڈ میں گیس تنصیبات پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی حملے کے بعد 25 ہزار ملین مکعب فٹ سے زائد ایرانی گیس کی پیداوار معطل ہوگئی، دنیا کی سب سے بڑی ساؤتھ پارس فیلڈ ایران اور قطر کی مشترکہ ملکیت ہے ۔ ایران نے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور ریفائنری پر حملے کا فی الفور جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے خطے کی ان تمام تیل تنصیبات کو اپنا ہدف قرار دے دیا جو امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا ان کے زیرِ انتظام چلائی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایران نے سعودی عرب کی سامرف ریفائنری اور جُبیل پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا، متحدہ عرب امارات کی الحصن گیس فیلڈ اور قطر کی راس لفان ریفائنری اور مسيعيد پیٹروکیمیکل کمپلیکس کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ قطر کے راس الفان صنعتی شہر پر حملے کے بعد تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی، شدید نقصان پہنچا، راس الفان پورٹ پر دنیا کی سب سے بڑی ایل این جی ایکسپورٹ تنصیب قائم ہے، حملے کے بعد ایل این جی سپلائی متاثرہونے کاخدشہ ہے۔ ایران کےصدرپزشکیان کاکہناہےکہ ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے صرف پیچیدگیاں پیدا کرنے کا سبب بنیں گے، دنیاکے لیے صورتحال قابو سے باہر ہو جائےگی ۔ ادھر قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ، قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ساؤتھ پارس فیلڈ سے منسلک توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع ہے۔ اپنے بیان میں قطری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بھی ایران اور قطر کی مشترکہ پارس گیس فیلڈ پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا، جاری بیان میں کہا ایران میں واقع پارس جنوبی فیلڈ قطر کے شمالی میدان سے منسلک ہے اسرائیل کا اس فیلڈ کو نشانے بنانا عالمی توانائی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے سے مکمل گریز کرنے پر زور دیا۔
سعودی عرب اور قطر کا پاکستان
سعودی عرب اور قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان عیدالفطر پر عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے عارضی جنگ بندی کو امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکیےکی اپیلوں پرجنگ بندی خوش آئند ہے، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مذاکرات ہی تنازعات کے حل کا بہترین راستہ ہے۔ قطر نے بھی عید الفطر کےموقع پرجنگ بندی کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ماحول بہتربنانےکی مثبت پیش رفت ہے، عارضی جنگ بندی پائیدار جنگ بندی معاہدے کی راہ ہموار کرے گی۔ یاد رہے کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عید الفطر کے اسلامی تہوار کے پیش نظر آپریشن غضب للحق عارضی طورپر روکنے کا فیصلہ کیا ہے، آپریشن 23 اور24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہے گا۔
یو اے ای: ایرانی حملوں کے
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت نے ایرانی حملوں کے بعد بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے پر تاجروں پر 2 لاکھ درہم سے زائد کے جرمانے عائد کردیے۔ وزارتِ معیشت و سیاحت نے بتایا کہ خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد 7 ہزار سے زائد ریٹیلرز کا معائنہ کیا گیا اور اس دوران 567 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں بیشتر زیادہ قیمتیں لینے سے متعلق تھیں۔ وزارت نے بتایا کہ تاجروں نے ایرانی حملوں کے بعد بنیادی اشیاء کی طلب میں اضافے کے سبب بلا جواز قیمتوں میں اضافہ کیا تھا تاہم حملوں کے بعد سے اب تک تاجروں، سپلائرز اور فروخت کنندگان کو 449 انتباہات جاری کیے اور 2 لاکھ7 ہزار250 درہم کے جرمانے عائد کیے گئے۔ وزارت نے کہا کہ قیمتوں پر نگرانی بڑھائی جا رہی ہے تاکہ اہم اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، انہوں نے بتایا کہ خوردنی تیل، انڈے، چاول، چینی، مرغی، دالیں، روٹی اور گندم کی قیمت وزارت اور قومی کمیٹی کی منظوری کے بغیر نہیں بڑھائی جا سکتی۔ وزارت کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جو موجودہ خلیجی حالات کے باعث ہوا تاہم یہ اشیا بھی اضافی مقدار میں مارکیٹوں میں فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ سپلائی مستحکم رہے۔ وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ یو اے ای میں بنیادی اشیاءکافی مقدار میں موجود ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کے خدشات کی ضرورت نہیں۔
امریکی سینیٹ میں ڈائریکٹر
امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی میں امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جینس تُلسی گبارڈ کی کھنچائی ہوگئی۔ تلسی نے پچھلے سال جون میں ایران پر حملوں کے بعد کہا تھا کہ ایران کی ایٹمی افزودگی کی صلاحیت بالکل ختم کردی گئی ہے۔ کمیٹی نے پوچھا کہ اب وائٹ ہاؤس نے یکم مارچ کو کہا کہ امریکا نے ایران کے فوری خطرے کو ختم کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے، جب جون میں ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم ہوگئی تھی تو اس کا خطرہ دوبارہ کیسے پیدا ہوگیا؟ تُلسی گبارڈ کئی بار پوچھنے کے باوجود جواب نہ دے سکیں اور انہوں نے کہا کہ یہ طے کرنا صدر کا کام ہے کہ کوئی خطرہ لازمی ہے یا نہیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے یہ بھی کہا کہ آپ نے ایران کی ایٹمی افزودگی کی صلاحیت ختم کرنے کا بیان اپنے تحریری جواب میں نقل کیا مگر تقریر میں کیوں چھوڑ دیا؟ جواب میں تلسی گبارڈ نے کہا کہ ایسا وقت کی کمی کی وجہ سے کیا۔
قطر نے ایران کی توانائی
دوحہ: قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ساؤتھ پارس فیلڈ سے منسلک توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع ہے ۔ قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بھی ایران اور قطر کی مشترکہ پارس گیس فیلڈ پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ یو اے ای کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران میں واقع پارس جنوبی فیلڈ قطر کے شمالی میدان سے منسلک ہے، اسرائیل کا اس فیلڈ کو نشانے بنانا عالمی توانائی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے سے مکمل گریز کرنے پر زور دیا۔
ٹرمپ نے اسرائیل کو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو ایران کی توانائی تنصیبات پر مزید حملوں سے روک دیا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو واضح پیغام دیا جا چکا ہے، اس لیے توانائی تنصیبات پر مزید حملوں کی ضرورت نہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بدھ کے روز ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا، جو دنیا کے سب سے بڑے گیس ذخائر میں شمار ہوتا ہے اور ایران کی توانائی کا اہم ذریعہ ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ کو اس حملے کا پیشگی علم تھا تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر کا مؤقف حتمی نہیں اور اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں مزید اشتعال انگیز اقدامات کیے تو وہ دوبارہ ایرانی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حمایت کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایران نے ساؤتھ پارس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد خطے کی ان تمام تیل تنصیبات کو اپنا ہدف قرار دے دیا جو امریکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا ان کے زیرِ انتظام چلائی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایران نے قطر میں راس لفان انڈسٹریل سٹی پر میزائل سے حملہ کیا، حملے کے بعد آگ لگ گئی، قطر انرجی کے مطابق حملے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ قطر نے راس لفان انڈسٹریل سٹی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس کارروائی کو خطرناک کشیدگی اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
خطے میں امن کیلئے
امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس کی جانب سے سالانہ تھریٹ رپورٹ جاری کردی گئی۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور طالبان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور سرحد پار جھڑپوں اور دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش کے باعث افغانستان میں کارروائیاں تیز کیں جو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملوں کا فوری جوابی ردعمل ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے طالبان کو پاکستان مخالف شدت پسندوں سے تعلق ختم کرنا ہوگا۔
اسلامی ممالک کا ایران
اسلامی ممالک نے ایران سے ہمسایہ ممالک کیخلاف حملے فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتِ حال پر عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں اجلاس ہوا جہاں علاقائی سلامتی اور استحکام کو سپورٹ کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب ایران حملوں کے بعد فوجی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ خطاب کے دوران سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے، ایران ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحانہ رویہ اپنا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی طرف سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی، دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان تمام ممالک پر حملوں کے خاتمے پر زور دے گا۔ اجلاس میں آذربائجان، بحرین، شام، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات نے شرکت کی، کویت، اردن، اور مصر کے وزرائے خارجہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ عرب اور اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کا اعلامیہ جاری عرب اور اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کے اعلامیے میں خطے پر ایرانی حملوں کی پُر زور مذمت کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ایران خلیجی ممالک کے سول انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران ہوائی اڈوں، تیل تنصیبات،سفارتخانوں اورعوامی مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے، یہ حملے کسی صورت جائز نہیں، اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے مطابق خلیجی ریاستوں کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ اعلامیے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اورہمسایہ ممالک کا احترام کرے اورفوری طور پر حملے روکے۔ اعلامیے میں کہا گیا ایران خطے کے امن اور استحکام کو یقینی بنائے، اعلامیے میں ایران سے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنائے اور عالمی تجارت میں خلل پیدا نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
اسرائیلی حملے میں ایران
دنیااسرائیلی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب شہید اسرائیلی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب شہید ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کردی ہے/ فائل فوٹو تہران: اسرائیلی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب شہید ہوگئے۔ ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملوں میں انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کی۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کی گئی کارروائی میں ایرانی کے وزیر برائے انٹیلی جنس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں اور تازہ حملوں میں ایران کے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق پلانٹ کے احاطے میں گرنے والے پروجیکٹائل سے پلانٹ محفوظ رہا اور عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے واقعے سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو آگاہ کردیا ہے۔
اسلامی ممالک کا ایران سے
عرب اور اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس کے اعلامیے میں خطے پر ایرانی حملوں کی پُر زور مذمت کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ایران خلیجی ممالک کے سول انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران ہوائی اڈوں، تیل تنصیبات،سفارتخانوں اورعوامی مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے، یہ حملے کسی صورت جائز نہیں، اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے مطابق خلیجی ریاستوں کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ اعلامیے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اورہمسایہ ممالک کا احترام کرے اورفوری طور پر حملے روکے۔ اعلامیے میں کہا گیا ایران خطے کے امن اور استحکام کو یقینی بنائے، اعلامیے میں ایران سے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنائے اور عالمی تجارت میں خلل پیدا نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
آبنائے ہرمز کی طویل بندش
امریکا کے سابق وائٹ ہاؤس توانائی مشیر باب مکنیلی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی طویل بندش کا کوئی مؤثر پالیسی حل موجود نہیں ہے، صدر ٹرمپ کے پاس آپشنز محدود ہیں۔ باب مکنیلی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فوجی نگرانی، تیل کے اسٹریٹجک ذخائر کا استعمال یا گیس ٹیکس میں کمی جیسے اقدامات محض عارضی اور ثانوی نوعیت کے ہیں۔ باب مکنیلی نے کہاکہ آبنائے ہرمز کی طویل بندش کا کوئی مؤثر پالیسی حل موجود نہیں، صدر ٹرمپ کے پاس آپشنز محدود ہیں، جن میں سے زیادہ تر یا تو علامتی ہیں یا غیر مؤثر، جبکہ کچھ فیصلے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ باب مکنیلی نے کہا کہ اصل حل صرف یہی ہے کہ آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کو مکمل طور پر بحال کیا جائے، تاہم اگر امریکا فوری طور پر جنگ ختم کرنے کا اعلان بھی کر دے تو بھی اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے گا اور صورتحال معمول پر آ جائے گی۔
قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ساؤتھ پارس فیلڈ سے منسلک توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع ہے ۔ قطر کی وزارت خارجہ کے مطابق توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بھی ایران اور قطر کی مشترکہ پارس گیس فیلڈ پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ یو اے ای کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران میں واقع پارس جنوبی فیلڈ قطر کے شمالی میدان سے منسلک ہے، اسرائیل کا اس فیلڈ کو نشانے بنانا عالمی توانائی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
ا یران اگر قطر پر حملہ کرتا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری بیان میں کہا کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کا امریکا کو علم نہیں تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہے اور اسرائیل دوبارہ وہاں حملہ نہیں کرے گا۔ امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر ایران نے قطر پر حملہ کیا تو امریکا پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا اور ایسا حملہ کیا جائے گا جس کی شدت ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر کی ایل این جی تنصیبات پر حملے بلا جواز اور غیر منصفانہ تھے اور اگر دوبارہ ایسا ہوا تو وہ خطرناک حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے قطر پر دوبارہ حملہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، تاہم امریکا اس سطح کی تشدد اور تباہی کی اجازت نہیں دینا چاہتا کیونکہ اس کے ایران پر طویل مدتی اثرات ہوں گے۔
علی لاریجانی کے قتل نے بین
ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ لاریجانی کےقتل نے انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے ہیں۔ واضح رہے ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی دو روز قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
ایران نے خلیجی ممالک
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا امریکی افواج نے فوجی اڈوں سے نکل کر شہری علاقوں اور ہوٹلوں میں منتقل ہونا شروع کر دیا ہے، امریکی افواج کی منتقلی کے باعث ایسے مقامات بھی نشانے پر آئے جو آبادی کے قریب ہیں۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا جہاں جہاں امریکی افواج یا ان کی تنصیبات موجود تھیں انہیں نشانہ بنایا گیا، ممکن ہے نشانہ بنائےگئے کچھ مقامات شہری علاقوں کے قریب ہوں، ان حملوں سے خطے کے ممالک اور ان کے عوام کو نقصان اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ 28 فروری کو جنگ شروع کرنے کا الزام مکمل طور پر امریکا پر عائد ہوتا ہے، خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری بھی امریکا پر ہی عائد ہوتی ہے۔
ایران کی قومی سلامتی
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے۔ ایرانی حکام نے علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملے میں علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ بھی شہید ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی کومشرقی تہران میں نشانہ بنایاگیا، وہ تہران کے مشرق میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔ علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا کہ ایران کی پیاری اور قابل فخر قوم! مسلم عوام اور دنیا کے آزاد لوگو! خدا کا بندہ خدا سے جاملا، علی لاریجانی کےاکاؤنٹ پر مزید لکھا گیا کہ اللہ کے بندوں میں سے ایک بندہ شہید ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا، اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ علی لاریجانی کو تہران میں ایک مقام پر نشانہ بنایا گیا جس میں ایران کی داخلی سکیورٹی فورس بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی بھی مارے گئے۔ ادھر قطر کی حمد بن خلیفہ یونیورسٹی میں پبلک پالیسی کے سینئر پروفیسر سلطان برکات کے مطابق ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی شہادت سے جنگ کے سفارتی حل تک پہنچنا مزید مشکل اور طویل ہو جائےگا۔ عرب میڈیا کے مطابق پروفیسر سلطان برکات کا کہنا ہے کہ لاریجانی کی شہادت ایرانی نظام میں سخت گیر عناصر کو مضبوط کرے گی اور ساتھ ہی سفارتی حل فی الحال کچھ مزید دور ہوجائےگا۔ علی لاریجانی کی سوانح حیات شہید علی لاریجانی عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے، ایران کی پاسداران انقلاب میں شمولیت کے بعد انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر نمایاں مقام حاصل کیا، وہ ایران کی داخلی سیاست، پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی میں طویل عرصے سے بااثر کردار ادا کرتے رہے۔ 67 سالہ علی لاریجانی انقلابِ ایران کے بعد ابھرنے والی اہم سیاسی شخصیات میں شامل تھے، وہ ایران کے طاقتور مذہبی و سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ایران کی سب سے طاقتور شخصیات میں سے ایک تھے، صدارتی سیاست میں بھی سرگرم رہے، متعدد بار صدارتی انتخابات میں بھی اہم امیدوار رہے۔ علی لاریجانی سکیورٹی پالیسی کے معمار اور خامنہ ای کے قریبی مشیر سمجھے جاتے تھے، وہ ایران عراق جنگ کے سابق کمانڈر اور اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز رہے۔ شہید علی لاریجانی نے بطور اسپیکر پارلیمنٹ 12 سال تک مجلسِ شورٰی کی قیادت کی، وہ ایران کے چیف مذاکرات کار برائے جوہری پروگرام بھی رہ چکے ہیں۔ علی لاریجانی کو ایران کی قدامت پسند مگر نسبتاً معتدل سوچ رکھنے والی سیاسی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔
عظیم شہداکی قربانیوں
ایرانی پاسداران انقلاب نے علی لاریجانی کی شہادت پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ عظیم شہید اور دیگر شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پاسداران انقلاب نے علی لاریجانی کو ایک ممتاز شخصیت، مفکر اور انقلابی رہنما قرار دیا اورکہا کہ شہید علی لاریجانی کا خون، دیگر شہدا کی طرح، عزت، طاقت اور قومی بیداری کا سبب بنے گا۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ وہ علی لاریجانی اور دیگر شہدا کے خون کو ہرگز نہیں بھولیں گے اور اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔ یاد رہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے۔ ایرانی حکام نے علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملے میں علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ بھی شہید ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی کومشرقی تہران میں نشانہ بنایاگیا، وہ تہران کے مشرق میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔
علی لاریجانی کی زندگی،
بے خوف، نڈر ، بہادر ، امریکا اور اسرائیل کو للکارنے والے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے تھے۔ علی لاریجانی نے میتھمیٹکس اور کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے تہران یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، جرمن فلسفی عمانویل کانٹ کے فلسفے پر وہ اکثرمضامین لکھا کرتے تھے۔ 67 سالہ علی لاریجانی نے ایران کی پاسداران انقلاب میں شمولیت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر نمایاں مقام حاصل کیا، وہ ایران کی داخلی سیاست، پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی میں طویل عرصے سے بااثر کردار ادا کرتے رہے۔ وہ ایران کے طاقتور مذہبی و سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور ایران کی سب سے طاقتور شخصیات میں سے ایک تھے، صدارتی سیاست میں بھی سرگرم رہے، متعدد بار صدارتی انتخابات میں بھی اہم امیدوار رہے۔ علی لاریجانی 5 عشروں سے ایران میں مختلف اہم عہدوں پر اہم خدمات انجام دیتے رہےتھے، انکے بارے میں کہا جاتا تھا کہ سوائے ملک کا صدر ہونے کے علی لاریجانی نے تمام بڑے عہدوں پر خدمات انجام دی تھیں۔ علی لاریجانی سکیورٹی پالیسی کے معمار اور خامنہ ای کے قریبی مشیر سمجھے جاتے تھے، وہ ایران عراق جنگ کے سابق کمانڈر اور اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز رہے۔ شہید علی لاریجانی نے بطور اسپیکر پارلیمنٹ 12 سال تک مجلسِ شورٰی کی قیادت کی، وہ ایران کے چیف مذاکرات کار برائے جوہری پروگرام بھی رہ چکے ہیں اور انہوں نے اوباما دور میں ہوئی نیوکلیئر ڈیل کو اس اشو پر بہتر ہم آہنگی کی بنیاد قرار دیا تھا۔ اگست 2025 سے وہ ایرانی کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ تھے، یہ کونسل ملک کے دفاع، انٹیلی جنس اور خارجہ پالیسی امور پر نظر رکھتی ہے، علی لاریجانی اگست 2005 سے اکتوبر 2007 تک بھی اس عہدے پر خدمات انجام دے چکے تھے، وہ وزیرثقافت بھی رہ چکےتھے ۔ علی لاریجانی کو ایران کی قدامت پسند مگر نسبتاً معتدل سوچ رکھنے والی سیاسی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔ علی لاریجانی کی جان کوخطرہ تھا، امریکا نے انکے سرکی قیمت مقرر کررکھی تھی مگر القدس ریلی میں وہ عام لوگوں کی طرح سڑک پر مارچ کرتے نظرآئے تھے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے سرکی قیمت مقررکیے جانے پر ڈاکٹر علی لاریجانی نے امام حسین کا قول سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئےلکھا تھا کہ ’میں موت کو خوشی کے سوا کچھ نہیں اور ظالموں کے ساتھ زندگی کو غم کے سوا کچھ نہیں سمجھتا۔‘ حالیہ بیانات میں علی لاریجانی نے کہا تھا امریکا کے برعکس ایران نے طویل جنگ کی تیاری کررکھی ہے۔ کچھ ہی روز پہلے انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ خلیجی ممالک جانتے ہیں کہ امریکا انکا وفادار نہیں اور یہ بھی کہ اسرائیل انکا دشمن ہے، اس لیے ایک لمحہ کو رک کراپنے بارے میں اور اس خطے کے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔
امریکی طیارہ بردار بحری
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی طیارہ بر دار بحری جہاز USS Gerald R. Ford ایران جنگ چھوڑ کر واپس بندرگاہ کی طرف جا نا شروع ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی بحری بیڑےUSS Gerald R. Ford میں آگ لگ گئی تھی۔ امریکی اخبار کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگی آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا۔ بتایا گیا تھا کہ واقعے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوئے تاہم جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بحری بیڑے میں آگ لگنے سے 600 سے زائد فوجی اپنے بستروں سے محروم ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق USS Gerald R. Ford پر تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد کا عملہ تعینات ہے۔
فرانس کبھی آبنائے ہرمز
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس کبھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔ اپنے ایک بیان میں صدر میکرون نے کہا کہ ہم اس تنازع کے فریق نہیں ہیں، موجودہ صورتحال میں ہرمز کھولنے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی ختم ہونے کے بعد آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت فراہم کرے۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔
متحدہ عرب امارات میں
متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید صرف مساجد میں ادا کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اماراتی حکام کے مطابق عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا ہوگی، کھلے میدانوں میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔ دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے امارات اور سعودی عرب میں اجلاس آج ہوں گے۔
ضروری تھا ایران سے ایٹمی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ضروری تھا کہ ایران سے ایٹمی خطرے کو ختم کر دیں تاہم، ہم ابھی خطے سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکا کو مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک سے بڑی حمایت حاصل رہی لیکن نیٹو سے حمایت نہیں ملی، برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے تعاون نہیں کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم "ہماری جیت کے بعد دو طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پرتیار ہوئے، میرے خیال میں برطانوی وزیراعظم ایک اچھے انسان ہیں لیکن میں مایوس ہوں۔ امریکی صدر نے کہاکہ ایران ایک خطرہ تھا، ہر ملک کو احساس تھا کہ ایران کتنا بڑا خطرہ تھا، یہ بہت ضروری تھا کہ وہ ایران سے ایٹمی خطرے کو ختم کر دیں۔ ہم ابھی خطے سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ، تاہم ہم بہت جلد وہاں سے نکل جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں لیکن نیٹو احمقانہ غلطی کررہا ہے، ہمیں نیٹو کی ضرورت نہیں لیکن انہیں خطے میں ہونا چاہیے تھا۔ صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم کے ڈائریکٹر جو کینٹ کے استعفے سے متعلق سوال کیا۔ جس پر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں نے جوکینٹ کا بیان پڑھا ہے، میں ہمیشہ سمجھتا تھا کہ وہ ایک اچھے آدمی ہیں، میرا ہمیشہ سے یہ خیال تھا کہ جوکینٹ سکیورٹی کے معاملے میں کمزور ہیں، جب میں نے جوکینٹ کا بیان پڑھا تو احساس ہوا کہ اچھا ہوا کہ وہ چلے گئے۔
ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جارہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو وہ اب تک ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایرانی کی فضائیہ اور نیوی کو مکمل تباہ کردیا ہے اور ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے۔ ایرانی حکام نے علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملے میں علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ بھی شہید ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی کومشرقی تہران میں نشانہ بنایاگیا، وہ تہران کے مشرق میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔
پاکستان نے ایران اور امریکا
پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پرحملوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ وفاقی وزیر عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں حصہ دار بننےکا خواہاں ہے۔ عطا تارڑ نےکہا پاکستان کشیدگی میں کمی کیلئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے، پاکستان نے پہلے بھی تنازعات کےحل کیلئےکامیابی سے ثالثی کاکردار ادا کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے طالبان کا اسپتال پر بمباری کاالزام بے بنیاد قرار دیدیا اور کہا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، پاک فوج کےحملےدہشت گردی پھیلانے والے کیمپوں پرمرکوز رہے، افغان طالبان پہلے بھی گمراہ کن خبریں پھیلاچکے۔ اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ افغان طالبان رجیم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہے یا پاکستان کے ساتھ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، افغانستان میں دہشتگردوں یا افغان طالبان رجیم کے انفرااسٹرکچر پر حملے کیے گئے، پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔
ایران جنگ: ہمیں کسی مدد
ایران جنگ میں اتحادیوں کی جانب سے مدد کی درخواستیں رد ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں لیکن نیٹو احمقانہ غلطی کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جیسے طاقتور ملک کے صدر کے طور پرکہنا چاہتاہوں ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا نیٹو احمقانہ غلطی کر رہا ہے، نیٹو کو اس وقت خطے میں ہونا چاہیے تھا۔ فرانسیسی صدر کی جانب سے آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہ لینے کے بیان پر ٹرمپ نے کہا کہ میکرون جلد عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے نام لیے اور کہا کہ ہم جو ایران کے ساتھ کر رہے ہیں اس پر بیشتر ممالک متفق تھے ، لیکن ضرورت کے وقت ان ممالک نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا۔ یاد رہے اس سے پہلے برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا اور چین آبنائے ہرمز کھلوانے میں ٹرمپ کی جانب سے مدد کی اپیل مسترد کرچکے ہیں۔
علی لاریجانی کی شہادت
علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعددگاڑیاں تباہ جبکہ 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں واضح کیا کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت اسرائیل کے خلاف حملوں کی 61 ویں لہر کا آغاز کردیا۔ بیان کےمطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر خرمشہر 4، قدر، عماد اور خیبرشکن میزائل داغے اور 100 سے زائد فوجی اور سکیورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ادھر ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق سکیورٹی چیف علی لاریجانی کے قتل کے جواب میں ایران نےتل ابیب کوکلسٹروارہیڈزوالے میزائلوں سے نشانہ بنایا خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ تل ابیب پر ایرانی حملوں میں متعددگاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، حملوں میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ یاد رہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملے میں علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ بھی شہید ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق علی لاریجانی کومشرقی تہران میں نشانہ بنایاگیا جہاں وہ اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔
ایران نے بھارتی جہازوں
ایران نے آبنائے ہرمز سے بھارتی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے لیے شرط رکھ دی۔ ایران نے بھارت کے سامنے مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنا ہے تو ایران کے تین جہاز واپس بھیجے تاہم بھارت نے ایران کی جانب سے یہ مطالبہ کیے جانے کی تردید کی ہے۔ یاد رہے ایران کے تیل سے بھرے تین جہاز بھارت نے جنگ شروع ہونے سے پہلے اس وقت قبضے میں لیے تھے جب بھارت کی امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل ہو رہی تھی۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے اپنے تین بحری جہازوں کی واپسی کے ساتھ بھارت سے دواؤں اور طبی آلات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے، اس وقت 22 بھارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔
علی لاریجانی کی شہادت کا بدلا
ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر شدید حملے کیے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق علی لاریجانی کی شہادت کے جواب میں تل ابیب کو کلسٹر وار ہیڈز لے جانے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا جبکہ میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی تنصیبات بھی نشانہ بنیں۔ ایرانی پاس دارانِ انقلاب نے دعویٰ کیاہے کہ نئے حملے میں میزائل 100 سے زائد اہداف پر لگے ہیں اور ان حملوں میں 200 اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایرانی حملوں میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ چند افراد زخمی ہوئے۔
امریکا آپ کے ساتھ
ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے مسلم ممالک کے نام کھلا خط لکھا ہے جسے انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔ 6 نکاتی خط میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کے دوران امریکی اور صیہونی حملے کا سامنا کرنا پڑا جس کا مقصد ایران کو توڑنا تھا۔ اس حملے میں سپریم کمانڈر، کئی عام شہری اور فوجی کمانڈر شہید ہوئے۔ چند نادر مواقع کے علاوہ کوئی اسلامی ملک ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ اس کے باوجود ایرانی عوام نے اپنے مضبوط ارادے کے ساتھ دشمن پر قابو پالیا اور آج دشمن اس اسٹریٹیجک بحران سے نکلنے کے قابل نہیں ہے۔ علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران بڑے اور چھوٹے شیطان یعنی امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم ہے لیکن کیا کچھ اسلامی حکومتوں کا رویہ اس بات کے خلاف نہیں ہے جو نبی ﷺ نے فرمایا کہ "جو شخص مسلمان سے مدد کی پکار سنتا ہے اور جواب نہ دے، وہ مسلمان نہیں۔" ایسا اسلام کیسا ہے؟
ایران جنگ کے دوران
امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایران جنگ کے دوران امریکی نشریاتی ادارے این بی سی نیوز نے ایک نئے سروےکا انعقاد کیا، سروے میں بتایا گیاکہ 39 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں جبکہ اسرائیل سے متعلق 32 فیصد لوگوں کی رائے مثبت ہے۔ سروے کے مطابق تین سال پہلے صورتحال مختلف تھی جب 47 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں مثبت جبکہ 34 فیصد منفی رائے رکھتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے میں کمی کی بڑی وجہ ڈیموکریٹس اور آزاد خیال ووٹرز میں اسرائیل مخالف بڑھتی ہوئی تنقید ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں ڈیموکریٹس میں اسرائیل کے بارے میں مثبت اور منفی رائے تقریباً برابر تھی، تاہم اب صرف 13 فیصد ڈیموکریٹس کی اسرائیل سے متعلق رائے مثبت جبکہ 57 فیصد کی رائے منفی ہے۔ اسی طرح آزاد ووٹرز میں بھی بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی جہاں مثبت رائے 40 فیصد سے کم ہو کر 21 فیصد رہ گئی ہے جبکہ منفی رائے 22 فیصد سے بڑھ کر 48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ امریکی عوام اب اسرائیل اور فلسطینیوں کے معاملے پر تقریباً منقسم ہیں۔ 40 فیصد امریکی اسرائیل کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ 39 فیصد فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 2013 میں 45 فیصد امریکی اسرائیل جبکہ صرف 13 فیصد فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے تھے۔ سروے میں نسل کے اعتبار سے بھی واضح فرق سامنے آیا ہے اور نوجوان امریکیوں میں اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے میں زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ سروے 27 فروری سے 2 مارچ کے دوران کیا گیا تھا۔
امریکا اور اسرائیل کے سامنے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ وہ ایران امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کے سامنے ہرگز سرنڈر نہیں کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی صدر نےکہا ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کا آغاز نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی فوجی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنا ہے، ایرانی صدر نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے فرانسیسی صدر سےگفتگو بھی کی ہے۔ مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ایران کے خلاف صہیونی امریکی جارحیت کو نظر انداز کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ یقین دہانی نہیں کرائی جاتی کہ آئندہ ایران کی سرزمین پر مزید حملے نہیں ہوں گے، اس وقت تک جنگ کے خاتمے کی بات کرنا بے معنی ہے۔
ایران اور امریکا حالیہ دنوں
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایران اور امریکا حالیہ دنوں میں براہِ راست رابطے میں رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وٹکوف کے درمیان براہ راست رابطے کا چینل دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد فریقین کے درمیان یہ پہلا براہ راست رابطہ ہے۔ امریکی میڈیاکے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے وٹکوف کوپیغامات بھیجےجن میں جنگ ختم کرنے پر توجہ مرکوز تھی، امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف نے ایرنی وزیرخارجہ کوبھی پیغامات بھیجے، وٹکوف نے ایرانی حکام کاحوالہ دیا جنہوں نےدعویٰ کیاکہ عراقچی وٹکوف کے پیغامات کو نظراندازکررہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وٹکوف سے آخری رابطہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہوا تھا۔
اماراتی ریاست فجیرہ کے
اماراتی ریاست فجیرہ کے انڈسٹریل ایریا میں ہونے والے ڈرون حملے سے پیٹرولیم تنصیب میں آگ لگ گئی۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل ایریا میں آگ ڈرون حملے کے باعث لگی، ڈرون حملے میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ دوسری جانب اماراتی حکام کی جانب سے ابو ظبی کے شہریوں کے لیے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام میزائل خطرے سے نمٹ رہا ہے، شہری محفوظ مقامات پر رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ دبئی کے متعدد علاقوں میں بھی الرٹ میسج جاری کیے گئے ہیں اور عوام کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکا اسرائیل، ایران جنگ
نیویارک: امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے عالمی اور قومی اثرات تو سامنے آنا باقی ہیں تاہم 17 روز سے جاری جنگ کے دوران ہی امریکی صحافت کی مثالی آزادی پر منفی اثرات کی شکایات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ صدر ٹرمپ تو اپنی صدارت کی پہلی چار سالہ میعاد سے لیکر اب تک ان کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ممتاز اور مؤثر امریکی میڈیا کو مختلف الزامات اور گھٹیا قرار دیکر اعلانیہ توہین کرتے آرہے ہیں لیکن اب وہ ان صحافیوں پر بھی جملے کستے اور غصہ کا اظہار کرنے لگے ہیں جنہوں نے ماضی میں صدر ٹرمپ کی کھلی حمایت کی تھی۔ اس کی ایک منفرد مثال کنزرویٹو اور ٹرمپ کے حامی فاکس ٹی وی کے سا بق ممتاز اینکر ٹکرکارلسن کی مثال ہے جو ماضی میں صدر ٹرمپ کے حامی رہے ہیں اور کنزرویٹو نظریات کے حامی ہونے کے باوجود اس جنگ کو امریکا کی جنگ ماننے سے انکاری اور اس جنگ کوایک دوسرے ملک یعنی اسرائیل کی جنگ قرار دے کر صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کرنے کے علاوہ ٹرمپ حکومت کے مختلف پہلو اور اقدامات کو بھی سامنے لارہے ہیں جس کے باعث صدر ٹرمپ ٹکرکارلسن کے طویل وی لاگ اور تنقیدی تبصروں کی امریکی عوام میں مقبولیت سے بھی متاثر نظر آتے ہیں۔
ایران سے جنگ میں ہلاک
ایران سے جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ امریکی سینٹ کام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایران جنگ میں 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے، ایرانی بمباری سے 15 اسرائیلی بھی مارے گئے جبکہ تین ہزار 369 زخمی ہوئے۔ ایرانی حملوں میں متحدہ عرب امارات میں 7 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ کویت میں 6، عمان میں3 اور سعودی عرب میں 2 افراد جان سے گئے۔ دوسری جانب امریکی اور اسرائیلی بمباری سے ایران میں شہدا کی تعداد 1500سے تجاوز کرگئی اور 18 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی بمباری سے لبنان میں بھی 850 شہری شہید ہو چکے ہیں۔
صہیونی جارحیت کیخلاف
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اردو زبان میں جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں، میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکا اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا‘۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے‘۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بھی ایرانی مندوب نے ایران پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
کابل میں ذخیرہ شدہ
وفاقی وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہایت درستگی کے ساتھ کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کی عسکری تنصیبات کونشانہ بنایا لہٰذا افغان طالبان رجیم کے ترجمان کا بیان جھوٹا اور گمراہ کن ہونے کی بنا پر مسترد کرتے ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان رجیم کے نام نہاد ترجمان کا دعویٰ حقائق کے برعکس ہے اور طالبان رجیم کے دعوے کا مقصد عوامی رائے کو گمراہ کرنا ہے۔ وزارت اطلاعات نے بتایاکہ 16 مارچ کی رات پاکستان نے کابل، ننگرہار میں دہشتگردی کے معاون ڈھانچے کو نشانہ بنایا، انفرااسٹرکچر میں تکنیکی آلات کے ذخیرے اور اسلحہ و گولہ بارود کے ذخائر شامل تھے، یہ اسلحہ بے گناہ پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال ہو رہا تھا۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ذخیرہ شدہ گولہ بارود کے دھماکے دہشت گرد پراکسی کے زیرِ استعمال اسلحے کی موجودگی ظاہر کرتے ہیں، پاکستان کی کارروائیاں نہایت درست اور محتاط ہوتی ہیں تاکہ کولیٹرل نقصان نہ ہو، ان اہداف کو منشیات بحالی مرکز قرار دینا جذبات کو بھڑکانے کی کوشش ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کا دعویٰ سرحد پار دہشت گردی کی معاونت کو چھپانے کا حربہ ہے، افغان طالبان رجیم کے ترجمان کا بیان جھوٹا اور گمراہ کن ہونے کی بنا پر مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے نہایت درستگی کے ساتھ کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کی عسکری تنصیبات کونشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 16 مارچ کی شب کابل اور ننگر ہار میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملےکے بعد سیکنڈری ڈیٹونیشن کی وجہ سے بلند ہوتے شعلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ تھا۔
آپریشن غضب للحق،
آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 16 مارچ کی شب کابل اور ننگر ہار میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں پاک افواج نے کابل میں دو مقامات پر ٹیکنیکل سپورٹ انفرااسٹرکچر اور ایمونیشن اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملےکے بعد سیکنڈری ڈیٹونیشن کی وجہ سے بلند ہوتے شعلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ تھا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا ڈرگ اسپتال کو نشانہ بنانےکا بیان مضحکہ خیز ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگر ہار میں بھی کارروائی کرتے ہوئے پاک افواج نے 4 مقامات پر افغان طالبان کی ملٹری تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ننگر ہار میں ملڑی تنصیبات سے ملحقہ لاجسٹک انفرااسٹرکچر کو تباہ کیا گیا، فضائی کارروائیوں میں ایمونیشن، ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر کو بھی تباہ کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔
جس ملک سے خارگ پر
ایران نے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئل ٹرمینل پر حملے کی صورت میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب سے خبردار کردیا۔ ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ امریکا خارگ میں تیل تنصیبات پر جس ملک سے حملہ کرےگا تو جواب میں اس ملک کی تیل وگیس تنصیبات پر حملہ کیا جائےگا۔ بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بتایا ایرانی فوج جب بھی کسی معاملے پر وارننگ دیتی ہے تو اس پر عمل بھی کرتی ہے۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کو پیغام دیا کہ جو بھی ملک امریکا کی جانب سے خارگ جزیرے پر حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال ہونے دے گا اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے ردعمل میں اس کے توانائی کے مراکز تباہ ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے ایک روز قبل ایران کے خارگ جزیرے پر حملےکا اشارہ دیا تھا۔ یاد رہے کہ خارگ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل دور ایک اہم جزیرہ ہے جو ملک کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز سمجھا جاتا ہے، اس جزیرے کے ذریعے ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں۔
نیٹوپر اربوں ڈالرخرچ کیے
آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ ملنے پر امریکی صدر دنیا سے ناراض ہوگئے، کسی کو طعنہ دیا تو کسی کو دھمکی دی۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیٹوکےلیےموجود رہے، جب ہمیں ضرورت پڑی تو وہ موجود نہیں تھا، ہم نےنیٹوکےدفاع پر اربوں ڈالرخرچ کیے لیکن ہمارے دفاع کےلیے وہ موجود نہیں۔ صدر ٹرمپ بولے برطانوی وزیراعظم نے انہیں مایوس کیا، جنگ جیتنےکےبعد اسٹارمر نےجنگی طیارے بھیجنےکا اعلان کیا، برطانوی وزیراعظم کوبتایا کہ جنگ جیتنے کے بعد آپ کے طیارہ بردار جہاز وں کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ نے کہا امریکا نے ایرانی رجیم کا خاتمہ کر دیا ہے، آبنائے ہُرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں ڈبو دی ہیں، ایران کا بحری اور فضائی دفاع مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جن ملکوں کا تیل آبنائے ہُرمُز سے جاتا ہے وہ اب آگے آئیں۔ امریکی صدر نےکہا ایران میں مذاکرات کےقابل کوئی قیادت موجود ہی نہیں، میرے خیال میں ایران کے نئےسپریم لیڈر بھی زندہ نہیں ہیں، انہوں نے دعویٰ کیاکہ پچھلی قیادت امریکی عوام کے ساتھ فراڈ میں ملوث تھی۔ صدر ٹرمپ بولے پرتشدد لوگوں کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہییں، ایران کے پاس ایٹمی بم ہوتا تو وہ ہمارے خلاف استعمال کرتا، ایران اپنے پڑوسیوں پر میزائل حملے کررہا ہے، ایران تباہی کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنگ اس ہفتےختم ہوجائےگی؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیاکہ ابھی کچھ نہیں بتا سکتالیکن جنگ جلد ختم ہوجائےگی۔ امریکی صدر نے کہا چین کا دورہ کرنا چاہتاہوں لیکن مجھے امریکا میں موجود رہناپڑےگا، ہم نے درخواست کی ہے کہ چین کا دورہ ایک ماہ کےلیے ملتوی کریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ؤ نے ایک بار پھر چین، جاپان اور دیگر ملکوں سے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ چین کا 90 اور جاپان کا 95 فیصد اورکوریا کا 35 فیصد تیل ہرمز سے گزرتا ہے، چین اور دیگر ممالک آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے بحری بیڑے بھیجیں۔
ٹرمپ کی آبنائے ہرمز میں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے کی اپیل پرجاپان ،برطانیہ اور آسٹریلیا نے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے کے مطالبے پر جاپان اور برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے سے انکارکردیا،آسٹریلیانے بھی آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے سے انکارکردیا۔ وزیراعظم کیئرسٹارمر نے کہاکہ برطانیہ آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز نہیں بھیجے گا۔ جاپانی وزیراعظم کاکہناتھا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جنگی جہاز بھیجنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، ٹوکیو کا آئل ٹینکروں کی حفاظت کیلئے بحری جہاز بھیجنے کا ارادہ نہیں ،قانونی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آسٹریلوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ آبنائے ہرمز میں بحری جہاز بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں،کیتھرین کنگ کاکہناتھا کہ آسٹریلیا آبنائے ہرمز سے متعلق کسی مشن کا حصہ نہیں بنے گا۔
سعودی عرب نے ایران
وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پیر کی علی الصبح ایران کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا ہے اور صرف 2 گھنٹوں میں الشرقیہ ریجن میں 48 ڈرون مار گرائے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق یہ حملے سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی کے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد ہوئے جس میں انہوں نے تہران پر الزام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ایران کی فوجی کمان کے نام سے منسوب ایک نوٹس شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’دشمن‘ ایرانی ساختہ ’شاہد‘ ڈرونز کی آڑ میں اپنے ڈرون استعمال کر رہا ہے جنہیں ’لوکاس ڈرون‘ کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے۔ حملوں کی اس تازہ لہر کے بعد مملکت میں اب تک تباہ کیے جانے والے دشمن کے ڈرونز کی کل تعداد 230 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ فضائی دفاعی دستوں نے اب تک مجموعی طور پر 30 سے زیادہ میزائل بھی مار گرائے ہیں جن میں زیادہ تر بیلسٹک اور کچھ کروز میزائل شامل ہیں۔ پڑوسی خلیجی ممالک نے اس سے زیادہ حملوں کی اطلاع دی ہے۔ بحرین نے بتایا کہ اس نے 125 میزائل اور 203 ڈرون مار گرائے ہیں۔ ان حملوں میں بحرین میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ پورے خطے میں 24 افراد جان سے گئے۔ متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس نے 294 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1600 ڈرون مار گرائے۔ ان حملوں میں چھ افراد جان سے گئے۔ ایران کے حملے عموماً رات کو ہوتے ہیں اور دن کے وقت کچھ دیر کے لیے وقفہ ہوتا ہے۔
اسرائیلی صدرکمزورشخص
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو کمزور آدمی قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ اگر نیتن یاہو وزیر اعظم نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود بھی نہ ہوتا۔ اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے اسرائیلی صدر ہرزوگ کو کمزور اور غیر مؤثر شخص قرار دیا اور کہا کہ وہ معافی کے اختیار کو استعمال کرتے ہوئے اسے نیتن یاہوکے سر پر لٹکا رہے ہیں، انہوں نے نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار کیا ہے۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کی تعریف کرتے ہوئے کہا اگر نیتن یاہو وزیر اعظم نہ ہوتا تو شاید آج اسرائیل ہی موجود نہ ہوتا، میں مکمل طور پر نیتن یاہوکے ساتھ ہوں۔ جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے خیال میں کوئی اور رہنما وہ کامیابیاں حاصل کرسکتا تھا جو انہوں نے اور نیتن یاہو نے مل کر حاصل کی ہیں، تو انہوں نے جواب دیا میرا خیال ہے نہیں۔ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے حوالے سے ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا دیگر ممالک بھی اس میں حصہ لیں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ کم از کم آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے معاملے میں ایسا ہوسکتا ہے۔ یہ ممالک تمام تیل وہیں سے حاصل کرتے ہیں جبکہ ہمیں اس آبنائے سے کچھ نہیں ملتا اس لیے انہیں اس میں حصہ لینا چاہیے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے4 افراد شہید ہو گئے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے، شہید فلسطینیوں میں ماں باپ اور ان کے 5 اور 7 سال کے 2 بیٹے شامل ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی بچوں کی عمریں 8 سال اور 11 سال ہیں۔ اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ گاڑی تیزی سے فوجی اہلکاروں کی جانب آ رہی تھی۔ اس سے قبل غزہ میں فلسطینی پولیس کی گاڑی پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ ہوا ہے جس سے 8 افراد شہید ہو گئے ہیں ۔
ہم ایران سے بات کر رہے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ تیارہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق7 ممالک سے بات چیت کررہے ہیں، ان سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ بر طا نوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستبقل بہت برا ہوگا۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ رواں ماہ کے آخر میں چین کے صدر سے طے شدہ ملاقات تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، یہ صرف اسی وقت مناسب لگتی جب آبنائے ہرمز سے مستفید ہونے والے یقینی بنانے میں مدد کریں کہ وہاں کچھ برا نہ ہو۔
ایپسٹین نیٹ ورک کی باقیات
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ سُنا ہے ایپسٹین ٹیم کی باقیات نے نائن الیون جیسا واقعہ کرنے اور الزام ایران پر لگانےکی سازش تیارکی ہے۔ علی لاریجانی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران بنیادی طور پر ایسےدہشت گرد منصوبوں کا مخالف ہے ،ایران کی جنگ امریکی عوام کے ساتھ نہیں ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا آبنائے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے اتحاد کا منصوبہ بنانے کا اعلان کردیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے اتحاد کے منصوبے سے متعلق اعلان رواں ہفتے کے اوائل میں متوقع ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کئی ممالک نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سکیورٹی دینے کے لیے اتحاد بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی
تل ابیب: اسرائیل نے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنانے والی امریکی یہودی خاتون کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق جس امریکی یہودی خاتون نے کمسن فلسطینی لڑکی پر گاڑی چڑھانے کی ویڈیو بنائی تھی اسے اب ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی یہودی خاتون کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پرخیالات کے اظہار کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی یہودی خاتون نے گاڑی چڑھانے والے اسرائیلی ڈرائیور سے جھگڑا کیا تھا۔
امریکا سے جنگ بندی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ ایران نے امریکا سے جنگ بندی کے لیے کبھی نہیں کہا، جب تک ضرورت پڑی ایران اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران نے اب تک نہ تو کسی قسم کے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات کی ہے۔ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران کسی سیز فائر یا بات چیت کے لیے آمادہ نہیں ہے اور اپنے دفاع کے لیے جتنی دیر بھی ضروری ہو تیار ہے اور ہم اس پر قائم رہیں گے جب تک صدر ٹرمپ یہ نہیں سمجھ لیتے کہ یہ ایک غیر قانونی جنگ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مستحکم اور مضبوط ہیں، ہم صرف اپنے لوگوں کا دفاع کررہے ہیں، امریکا سے بات چیت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، ہم امریکا سے کیوں بات کریں، جب ہم بات چیت کر رہےتھےتو امریکا نےہم پرحملہ کردیا، امریکا سے بات چیت کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا ہے۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ آبنائےہُرمُز سے گزرنےکے لیے متعدد ممالک نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نےگزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران مکمل طور پر شکست کھا گیا ہے، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن میں ابھی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ شرائط ابھی مناسب نہیں ہیں۔
فرانسیسی صدر کا ایران
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدر پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں حملوں کو فوری بند کیاجائے، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت جلد از جلد بحال کی جانی چاہیے۔ میکرون نے کہا کہ نیا سیاسی اور سکیورٹی فریم ورک ہی سب کے لیے امن اور سلامتی کو یقینی بنا سکتا ہے، فریم ورک کو یہ ضمانت بھی دی جائے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
اتحادی آبنائے ہرمز کھلوانے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کرنے میں ناکام رہے تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا۔ برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ تیارہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق7 ممالک سے بات چیت کررہے ہیں، ان سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ بر طا نوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستبقل بہت برا ہوگا۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ رواں ماہ کے آخر میں چین کے صدر سے طے شدہ ملاقات تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے، یہ صرف اسی وقت مناسب لگتی جب آبنائے ہرمز سے مستفید ہونے والے یقینی بنانے میں مدد کریں کہ وہاں کچھ برا نہ ہو۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز آبنائے ہُرمُز کھولنے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہُرمز بھیجیں گے۔ تاہم ٹرمپ کی اس اپیل پر ر دنیا بھر سے خاموش ردعمل سامنے آیا اور اب تک کسی ایک ملک نے بھی ٹرمپ کی اپیل پر خطے میں بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔
اماراتی صدر کا سعودی ولی
اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال پر گفتگو میں فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اماراتی صدر اور سعودی ولی عہد نے ایرانی حملوں کو عرب خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ مکالمے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
امریکا اور یورپ سمیت 44
امریکا اور یورپ سمیت 44 ممالک کی 45 فیصد خواتین نے رات میں تنہا باہر نکلنے میں خوف کا اظہار کردیا۔ گیلپ کی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ جنسی ہراسانی اور تشدد کا سامنا کرنے کی شکایت میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر صنفی مساوات کے تاثر میں بہتری تو آئی مگر خواتین میں عدم تحفظ کا احساس مردوں کے مقابلے میں دگنا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر رات کو باہر نکلنے میں خوف کا اظہار 26 فیصد مردوں نے کیا ، جبکہ خواتین میں یہ شرح 45 فیصد نظر آئی۔ پاکستان واحد ملک نظر آیا جہاں یہ شرح برابر دکھائی دی، پاکستان میں 69 فیصد مرد اور 70 فیصد خواتین نے رات میں تنہا باہر جاتے ہوئے خوف کا اظہار کیا۔ عالمی سطح پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے کی شکایت کرنے والی خواتین کی شرح 7 فیصد سے 10 فیصد ہوگئی جس میں 18 سے 24 سال کی نوجوان لڑکیوں کی جانب سے یہ شکایت 4 فیصد اضافے سے 20 فیصد ہوگئی ہے۔ تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین کی شرح بھی 3 فیصد اضافے کے بعد 17 فیصد پر دیکھی گئی۔
ایران کا خارگ جزیرے پر
ایران نے متحدہ عرب امارات میں امریکی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے کی نئی دھمکی دی ہے۔ ایران میں خارگ جزیرے پر امریکی حملوں کے بعد جاری بیان میں ایرانی فوجی ترجمان نے متحدہ عرب امارات میں عام شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ممکنہ نشانہ بننے والے علاقوں، بندرگاہوں، ڈاکس اور امریکی پناہ گاہوں سے انخلا کرلیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ انہیں علاقوں سے ایران کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم جوابی کارروائی میں بھی امارات میں انہی امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔ گزشتہ روز امریکا نے ایران کے خارگ جزیرے میں 90 فوجی تنصیبات پر حملے کیے تھے، ایران نے خارگ پر امریکی حملوں میں ہونے والی تباہی کے بارے میں کہا کہ اتنی تباہی نہیں ہوئی جتنی بتائی جارہی ہے، ایران کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اب وہ زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہتھیار استعمال کرنے جا رہا ہے۔ دوسری جانب امارات نے خرگ جزیرے پر حملے میں اماراتی زمین استعمال ہونے کا ایرانی الزام مستردکردیا، اماراتی سفارتی مشیر نے واضح کیا کہ ایرانی جزیرے پر حملہ یواے ای سرزمین سے نہیں کیاگیا، ایران کی پالیسی غیر منطقی اور غیر سمجھدار ہے۔ گزشتہ روز ایران نے متحدہ عرب امارات کی فجیرہ پورٹ پر ڈرون حملہ بھی کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد فجیرہ پورٹ پر کچھ آئل لوڈنگ آپریشنز معطل ہوگئے ، متاثرہ مقام پر خوفناک آگ لگ گئی، علاقے میں ہر جانب دھواں پھیل گیا ، اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاع نے 9 بیلسٹک میزائل اور 33 ڈرون تباہ کردیے۔
ایرانی حملوں میں تیزی،
ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرونز کے بڑھتے حملوں کے بعد اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹر سیپٹرز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو بتایاکہ اس کے پاس بیلسٹک میزائل انٹر سیپٹرز بہت کم رہ گئے، امریکا اسرائیل کی کم انٹرسیپٹر صلاحیت سے مہینوں سے آگاہ ہے۔ یاد رہےکہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران کی جانب سے تل ابیب سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ادھر عرب میڈیا نے 15 روز سے جاری امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ میں اموات کے اعدادو شمار جاری کر دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق 15 روز میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ایران میں 1444 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 773 افراد شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 15 روز میں ایرانی حملوں میں 11 امریکی فوجی مارے گئے۔ یواے ای میں 6، سعودیہ عرب میں 2 ، عراق میں 26، کویت میں 6، عمان میں 3، بحرین میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
ایران نے بھارت کے 2 بحری
ایران نے بھارت کے 2 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان جہازوں پر 92 ہزار ٹن ایل پی جی لدی ہے۔ اس سے پہلے ایران ترکیہ کے ایک بحری جہاز کو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے چکا ہے۔ ترکیہ کو اجازت ملنے کے بعد فرانس اور اٹلی نے اپنے جہازوں کو نکالنے کے لیے ایران سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
امارات: سوشل میڈیا پر ملکی
متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد میں بھارت کے 17، پاکستان، نیپال اور فلپائن کےدو ، دو شہری جبکہ بنگلا دیش اور مصر کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان تین مختلف گروپوں میں کام کر رہے تھے۔ اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ ایک گروپ آرٹیفیشل انٹیلجنس کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنا رہا تھا۔
سوئٹزرلینڈکا امریکا کی
سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی 2 فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ سوئٹزرلینڈ نے امریکی فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ غیرجانبداری کے قانون کے تحت جنگ سے متعلق فوجی پروازوں کی اجازت نہیں۔ سوئس حکام نے یہ بھی کہا کہامریکا کی 3 دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے مطابق انسانی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، زخمیوں کی منتقلی اور غیر جنگی پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔
امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری میں لاتعداد سوراخ ہیں، اب یہ چھتری تحفظ کے بجائے مشکلات لانے کا سبب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطےکے ممالک امریکا اور جارح ملکوں کو بے دخل کریں کیونکہ ان ملکوں کو تشویش صرف اسرائیل کی ہے۔ عباس عراقچی نے یہ بھی کہاکہ آبنائے ہرمزامریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کے لیےکھلا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نےجمعے کو راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے حملے کیے،پڑوسی ملکوں سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹم داغےجارہےہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر
امریکی صدر نےکہا سنا ہے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب زندہ نہیں لیکن سپریم لیڈر کی موت کی خبر افواہ ہوسکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیاکہ امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر مکمل شکست دے دی، خارگ جزیرے کا زیادہ تر حصہ مکمل طور پر تباہ کر دیا، ممکن ہےکہ خارگ جزیرے پر صرف تفریح کے لیے چند بار اور حملہ کریں۔ صدر ٹرمپ نے کہا ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل لینے والے ممالک اس راستے کی سکیورٹی خود یقینی بنائیں، امریکا ان ممالک کے ساتھ بحری گزرگاہ کے تحفظ کیلئے تعاون کرےگا، یہ ہمیشہ ٹیم ورک ہونا چاہیے، اب دنیا امن اور استحکام کی طرف بڑھےگی۔ امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران تنازع ختم کرنے کیلئے ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایران کی پیش کردہ شرائط اچھی نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کہا تھا کہ اُن کی ہدایت پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے فوجی اہداف اور خارگ جزیرہ پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملےکیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنےکا حکم نہیں دیا تاہم صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران یا کوئی اور آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ جہاز رانی میں مداخلت کرتا ہے تو وہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔
ایران کے خلاف جنگ
ایران کیخلاف جنگ نے امریکا کی داخلی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے اور ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ایران کے خلاف جنگ نے امریکا کی داخلی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے اور صدر ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، جہاں ایک جانب پارٹی کے کئی بااثر رہنما اور کارکن اس جنگ کی حمایت کر رہے ہیں تو دوسری طرف متعدد قدامت پسند شخصیات اسے غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کر رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریپبلکن حلقوں میں یہ مؤقف زور پکڑ رہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ دراصل اسرائیل کی جنگ ہے اور امریکا کو اس تنازع میں براہِ راست شامل نہیں ہونا چاہیے۔ مبصرین کے مطابق اس اختلاف نے پارٹی کے اندر نظریاتی تقسیم کو واضح کر دیا ہے جو آئندہ انتخابات میں بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ امریکی میڈیا کی معروف شخصیت ٹکر کارلسن نے کھل کر کہا کہ امریکا کو اس تنازع سے جلد نکل جانا چاہیے۔ کارلسن، جو طویل عرصے سے ٹرمپ کے حامی سمجھے جاتے ہیں، نے مبینہ طور پر گزشتہ ماہ صدر سے ملاقات کر کے انہیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے باز رکھنے کی کوشش بھی کی تھی۔ اسی تناظر میں سامنے آنے والے سروے بتاتے ہیں کہ ریپبلکن ووٹروں میں بھی اس جنگ پر مکمل اتفاق نہیں پایا جاتا۔ اگرچہ کچھ حلقے اس اقدام کو ضروری قرار دیتے ہیں، تاہم بڑی تعداد اسے غیر ضروری خطرہ سمجھتی ہے۔ امریکا میں عموماً دیکھا گیا ہے کہ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں صدور کی مقبولیت میں اضافہ ہو جاتا ہے، مگر اس بار صورتحال مختلف ہے۔ ایران کے خلاف کارروائی شروع ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کوئی نمایاں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ ایک عوامی سروے کے مطابق تقریباً 54 فیصد امریکی شہری ایران کے معاملے میں ٹرمپ کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہیں۔ جماعتی بنیاد پر جائزہ لیا جائے تو تقریباً 89 فیصد ڈیموکریٹس جنگ کے مخالف ہیں جبکہ تقریباً 77 فیصد ریپبلکن اس کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم ریپبلکن ووٹروں کے اندر بھی واضح تقسیم موجود ہے۔ جو ووٹر خود کو “میگا” یعنی ٹرمپ کے سخت حامی قرار دیتے ہیں ان میں تقریباً نو میں سے دس افراد جنگ کے حامی ہیں، جبکہ وہ ریپبلکن جو خود کو اس گروپ سے وابستہ نہیں سمجھتے ان میں حمایت کم اور مخالفت زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ امریکی پوڈکاسٹر جو روگن نے اس جنگ کو “انتہائی پاگل پن” قرار دیا ہے۔ اسی طرح سابق رکنِ کانگریس میجوری ٹیلر گرین نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نے مزید بیرونی جنگوں کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ کانگریس کے اندر بھی اس معاملے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایک ایسے بل کی حمایت کی جس کے ذریعے کانگریس کو جنگ پر ویٹو کا اختیار دیا جا سکتا تھا، تاہم یہ تجویز کامیاب نہ ہو سکی۔ اب تک جنگ سے متعلق واقعات میں کم از کم 13 امریکی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں عراق میں طیارہ حادثے میں مارے جانے والے چھ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
امریکی و اسرائیلی حملوں
یہ حملے 28 فروری سے جاری ہیں، ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والی ان 43 ہزار میں سے 36500 عمارتیں اقامتی یونٹس ہیں۔ صرف تہران میں امریکا اور اسرائیل نے 10 ہزار عمارتوں کو نشانہ بنایا جن میں 43 ایمرجنسی طبی مراکز اور وہاں کھڑی 32 ایمبولینسیں، اور 120 اسکولز شامل ہیں۔ ایرانی حکومتی ترجمان کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں مین 223 خواتین شہید ہوئی ہیں، شہادت پانے والے ٹیچرز اور طلبہ کی تعداد 206 ہوچکی ہے۔
امریکی شہریوں کو فوری عراق
بغداد میں امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو عراق فوری طور پر چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی اور اسرائیلی حملوں
مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور حملوں کے نتیجے میں مختلف ممالک میں جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان حالیہ تنازع میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایک ہزار 348 ایرانی شہید جبکہ 17 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں 15 افراد ہلاک اور 2 ہزار 975 زخمی ہوئے جبکہ 15 امریکی ہلاک اور 140 زخمی ہوئے۔ اسی طرح خطے کے دیگر ممالک میں بھی جانی نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 141 زخمی ہوئے جبکہ کویت میں 6 افراد جاں بحق اور 101 زخمی ہوئے، شام میں حملوں کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ عمان میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بحرین میں 2 افراد جاں بحق اور 59 زخمی ہوئے جبکہ سعودی عرب میں حملوں کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔حالیہ کشیدگی کے دوران ایک فرانسیسی شہری ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب قطر میں 16 اور اردن میں 14 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ روسی خبرایجنسی کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 717 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 793 زخمی ہوئے جبکہ عراق میں حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔
روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی
روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکا کو یورپی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے روس کو جنگ کیلئے مزید مالی وسائل مل سکتے ہیں لہٰذا روس پر دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے، فرانس اور یوکرینی صدر نے بھی امریکی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ ادھر جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ غلط ہے، جرمن چانسلر نے ایران کے خلاف جنگ پر امریکی صدرٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے پاس خلیج فارس میں جنگ ختم کرنے کی واضح حکمت عملی نہیں ہے، ایران جنگ نے جرمنی کی توانائی کی قیمتوں پر شدید اثر ڈالا ہے۔
امریکا میں پُرتشدد جرائم
ایف بی آئی نے پرتشدد جرائم میں ملوث 10 بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف بی آئی کی جانب سے یہ کارروائیاں امریکی ریاست میساچوسٹس، کین ٹکی، میزری اور اوہائیو میں کی گئیں۔ حکام کے مطابق ملزمان پر مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، کارروائیاں اس لیے کی گئیں تاکہ اسٹور کلرک یہ دعویٰ کرسکیں کہ وہ پرتشدد جرائم کا نشانہ بنے اور اس کی بنیاد پر وہ امیگریشن فوائد حاصل کرسکیں۔
ایران بھر میں یوم القدس پر
تہران اور مشہد سمیت ایران بھر میں یوم القدس پر ریلیاں نکالی گئیں۔ یوم القدس کی مناسبت سے نکالی گئی ریلیوں میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیرخارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اور ایرانی پولیس اور عدلیہ کے سربراہوں سمیت دیگر اہم شخصیات اور ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تہران میں انقلاب اسکوائر پر القدس ریلی میں دھماکا ہوا، لیکن شہری بے خوف ہو کر نعرہ تکبیر بلند کرتے رہے، امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے اور قومی پرچم لہراتے رہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا دشمن کو ایران کی طاقت پہچاننے پر مجبور کردیں گے۔ ادھر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی صدر نہیں سمجھ سکتے کہ ایرانی قوم کتنی مضبوط، آگاہ اور پرعزم ہے، القدس ریلی پر حملہ اسرائیل کی کمزوری اور کنفیوژن کو ظاہر کرتا ہے، اس سے پہلے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایرانی رہنماؤأں کے زیر زمین جانے کا دعویٰ کیا تھا۔
امریکا نے سپریم لیڈر سمیت 10
امریکا نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے Rewards for Justice پروگرام کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں، جن میں مجتبیٰ خامنہ ای بھی شامل ہیں۔ محکمہ خارجہ نے انعام کی رقم 10 ملین امریکی ڈالر تک مقرر کی اور کہا کہ معلومات فراہم کرنے والے افراد امریکا منتقل ہونے (relocation) کے اہل بھی بن سکتے ہیں امریکا کی جانب سے جن ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر انعام رکھا گیا ہے ان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ، ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی، بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی، سیکرٹری برائے سپریم کونسل علی لاریجانی بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ افراد پاسداران انقلاب کے مختلف عناصر کی کمانڈ اور ہدایت کرتے ہیں، جو دنیا بھر میں دہشت گردانہ کارروائیاں منصوبہ بندی، تنظیم اور انجام دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج علی لاریجانی تہران میں یوم القدس کی ریلیوں میں شریک ہوئے تھے اور اپنی شرکت کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔
ہمیں معلوم ہے مجتبیٰ خامنہ
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر امریکی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔ جے ڈی وینس سے سوال کیا گیا کہ کیا مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں؟ جس پر امریکی نائب صدر نے جواب دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے علم میں ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں۔ میڈیا سے بات کرتےہوئے جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران میں اسکول حملے کی تحقیقات جاری ہیں،امریکی صدربھی واقعے کی مکمل تحقیقات چاہتےہیں ادھر امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بھی مجتبیٰ خامنہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کارروائی میں نئے سپریم لیڈر کا چہرہ متاثرہوا اور حالیہ حملوں کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای منظرعام پر نہیں آئے۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے بھی تصدیق کی کہ سپریم لیڈرمعمولی زخمی ہیں مگردفتری امور انجام دے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے ایران کے افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی اور روسی صدر کی یہ پیشکش تہران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا حصہ تھی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیشکش رواں ہفتے ٹرمپ کے ساتھ فون کال میں دی تھی، دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا تھا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیاکہ روس کی جانب سے یہ پیشکش پہلے بھی کی جاچکی ہے لیکن امریکا نے اسے قبول نہیں کیا۔
امریکا کا ایران کے اسکول
ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ واشنگٹن سارہ یاگر کا کہنا ہے امریکا کی جانب سے ایران میں اسکول پر حملے سے جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی۔ سارہ یاگر نے کہنا تھا کہ امریکی فوج کی جانب سے ایران کے اسکول پر حملے کی تحقیقات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حملہ کرنے والوں نے جان بوجھ کر بچوں سے بھرے اسکول کو نشانہ نہ بھی بنایا ہو تو اسے غلطی قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتی جو کہ اس معاملے میں نہیں کی گئیں۔ سارہ یاگر نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر میزائل حملہ ممکنہ طور پر امریکی فوج کی جانب سے ہوا، تنازعات کے دوران شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے امریکی فوج میں اصلاحات اور جوابدہی کی ضرورت ہے۔
امریکی افواج نے ایران کے خارگ
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اُن کی ہدایت پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے فوجی اہداف اور خارگ جزیرہ پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملےکیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنےکا حکم نہیں دیا تاہم صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران یا کوئی اور آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ جہاز رانی میں مداخلت کرتا ہے تو وہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔
عراق میں امریکی سفارتخانے کے
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے کےکمپاونڈ میں ہیلی پیڈ پر میزائل سے حملہ ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانے کےکمپاونڈ سےدھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب بیروت میں اسرائیل نے ایک کلینک پر میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں طبی عملے کے 12 ارکان جاں بحق ہو گئے۔
نئے سپریم لیڈر کے بیان کے
نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا۔ روسی میڈیا کے مطابق میزائل اور ڈرون تل ابیب کے مرکز اور امریکی فوج کے اڈوں کی جانب داغے گئے۔ عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی شمالی شہر میں ایک عمارت پر حملے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کے بن گوریان ائیرپورٹ پر افراتفری مچ گئی، ایرانی میڈیا کے مطابق افراتفری کے دوران ائیرپورٹ پر موجود افراد نے کاؤنٹر پر کھڑے عملے سے ہاتھا پائی کی اور چیزیں پھینکی جبکہ جواب میں عملہ بھی ایسا ہی کرتا نظر آیا۔ عراق کے شمالی علاقے مخمور میں بھی فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 فرانسیسی فوجی زخمی ہوگئے۔ دبئی میں بھی اقامتی عمارت پر ڈرون کا ملبا گرا، امریکی بینک نے متحدہ عرب امارات میں تمام شاخیں عارضی طورپر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی ،تل ابیب کے نواح میں ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانےکادعوی کیا گیا۔
اسرائیل کے لبنان پر تازہ
دنیااسرائیل کے لبنان پر تازہ حملے، مزید 8 افراد جاں بحق اسرائیل کے لبنان پر تازہ حملے، مزید 8 افراد جاں بحق فوٹو: فائل اسرائیلی فوج نے لبنان پر حملوں کی نئی لہرکا آغاز کردیا۔ لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں رات سے اب تک 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 مارچ سے جاری حملوں میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 687 ہوگئی جن میں 90 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے لبنان کے ساتھ ساتھ ایران پر بھی وسیع پیمانے پر نئے حملے شروع کردیے، رات گئے تہران اور دیگر شہروں میں دھماکے سنے گئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی فوج نے ایران میں نیوکلیئر پروگرام کی اہم سائٹس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، تہران کے قریب طالقان میں واقع سائٹ کو جنگی جہازوں نے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب یونیسف نے کہا ہے کہ اس جنگ کے آغاز سے اب تک خطے میں 1100 سے زائد بچے ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں، ان میں 200 بچے ایران، 91 لبنان، 4 اسرائیل اور ایک بچہ کویت میں مارا گیا ۔
امریکا میں یہودیوں کی عبادت گاہ
امریکی ریاست مشی گن میں ڈرائیور نے گاڑی یہودیوں کی عبادت گاہ سے ٹکرادی۔ ویسٹ بلوم فیلڈ ٹاؤن شپ میں واقع ٹیمپل اسرائیل میں پیش آئے اس واقعہ میں سکیورٹی گارڈ سے فائرنگ کا مبینہ تبادلہ بھی ہوا جس میں ڈرائیور مارا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا تاہم پری اسکول کے طلبہ اور عملہ محفوظ رہا۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عبادت گاہ سے ٹکراتے ہی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور مشتبہ شخص گاڑی ہی میں مردہ پایا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مشتبہ شخص کی موت کس وجہ سے ہوئی اور اس شخص کی شناخت کیا تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
امریکی اڈے بند نہ ہوئے
نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا منتخب ہونے کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا۔ اپنے آڈیو پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے شہداء کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آبنائےہرمزبند رہےگی۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ میرا عہدہ مجھ سے کئی چیزوں کا تقاضہ کررہا ہے، عوام نے دنیا کو دکھایا کہ ایرانی عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر میری کوئی اہمیت نہیں۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے خدا کی راہ میں 60 برس سے زیادہ جدوجہد کی، ہر طرح کی آسائشوں اور آرام کو قربان کیا اور یوں وہ نہ صرف موجودہ دور میں بلکہ اس سرزمین کے حکمرانوں کی پوری تاریخ میں ایک درخشاں گوہر اور نمایاں شخصیت بن گئے، وہ استقامت کا ایک پہاڑ تھے، ایسے شخص کے بعد قیادت سنبھالنا یقیناً ایک بہت بڑا اور دشوار کام ہے، اس خلا کو پُرکرنا صرف اللہ تعالیٰ کی مدد اور آپ عوام کی حمایت سے ہی ممکن ہے۔ آبنائے ہرمز دشمن پر دباؤ ڈالنےکے لیے بند رہنی چاہیے، ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں ایرانی قوم کی بصیرت اور ذہانت اور اس کی ثابت قدمی، جرات اور میدان میں موجودگی نے دوستوں کو متاثر اور دشمن کو حیران کر دیا۔ میں اپنے بہادر مجاہدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی کاری ضربوں سے دشمن کا راستہ روک دیا اور اسے اس غلط فہمی سے دستبردار ہونے پر مجبور کر دیا کہ وہ ہمارے عزیز وطن پر تسلط قائم کرسکتا ہے یا اسے تقسیم کرسکتا ہے۔ عوام کی خواہش یہی ہےکہ مؤثر اور دشمن کو پشیمان کرنے والا دفاع جاری رکھا جائے۔ اسی طرح آبنائے ہرمز کو بندکرنےکا اختیار بھی یقیناً استعمال ہوتا رہنا چاہیے۔ شہدا کے خون کے بدلےکے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہےہیں، ہمیں اپنے دشمن کو شکست دینی ہے۔شہدا کے خون کے بدلےکے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایرانی عوام کا اتحادہ ہمیشہ قائم رہےگا، اللہ تعالیٰ قوم کی رہنمائی کرنے میں میرے مدد فرمائے۔ دشمن کے خلاف دیگر محاذ کھولنےکے بارے میں بھی تحقیق کی گئی ہے، جہاں دشمن کا تجربہ کم ہے اور وہ شدید کمزوری کا شکار ہو سکتا ہے، اگر جنگ کی حالت جاری رہی تو حالات اور مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان محاذوں کو فعال کیا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کے شہداء کے خون کا بدلہ لینے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، قوم کا ہر فرد جو دشمن کے ہاتھوں شہید ہوا اس کا بدلہ لیں گے اور جب تک بدلےکا مکمل حق ادا نہیں ہو جاتا یہ معاملہ تمام دیگر معاملات پر مقدم رہے گا، ہم اپنے بچوں کے بارے میں خصوصی حساس ہیں، اسی لیے دشمن نے جو جرم میناب میں شجرۂ طیّبہ اسکول کے خلاف کیا اس کا بھی بدلہ لیں گے۔ ہم نے صرف انہی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جو دشمن کے زیر استعمال تھے، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ہماری زمینی اور سمندری سرحدیں 15 ممالک کے ساتھ ملتی ہیں اور ہم ہمیشہ ان سب کے ساتھ گرمجوش اور تعمیری تعلقات رکھنے کے خواہاں رہے ہیں۔حالیہ جارحیت میں کچھ فوجی اڈے استعمال کیے گئے جیسا کہ ہم پہلے واضح طور پر خبردار کر چکے تھے اور ہم نے صرف انہی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جو دشمن کے زیر استعمال تھے اور آئندہ بھی ہمیں یہی طریقہ جاری رکھنا پڑے گا۔ان ممالک کو چاہیے کہ وہ ہمارے عزیز وطن پر حملہ کرنے والوں اور ہمارے عوام کے قاتلوں کے بارے میں اپنا واضح مؤقف بیان کریں، میں انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ وہ جلد از جلد ان فوجی اڈوں کو بند کر دیں کیونکہ اب تک انہیں اندازہ ہو جانا چاہیے کہ امریکا کا امن اور سلامتی قائم کرنے کا دعویٰ محض ایک جھوٹ تھا۔ انہوں نےکہا کہ میں دوبارہ واضح کرتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ کا نظام خطے میں غلبہ یا نوآبادیاتی تسلط قائم کرنا نہیں چاہتا بلکہ وہ اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اتحاد، گرمجوشی اور مخلصانہ تعلقات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دشمن کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کو لازماً مفت اور مناسب طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور انہیں دیگر خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی، مالی نقصانات اور املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے مناسب اور واضح اقدامات کیے جائیں گے۔ ہم ہر صورت دشمن سے اس نقصان کا معاوضہ وصول کریں گے، اگر وہ انکار کریں تو ہم ان کے اتنے ہی اثاثے ضبط کریں گے جتنا ہم مناسب سمجھیں گے اور اگر یہ ممکن نہ ہوا تو ہم ان کے اتنے ہی اثاثے تباہ کر دیں گے۔
ایران کیخلاف جنگ کے
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے طیارہ مغربی عراق میں گر نےکی تصدیق کردی۔ سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہ ہیں، ایک طیارہ مغربی عراق میں گرا اور دوسرا بحفاظت لینڈ کرگیا۔ سینٹکام کے مطابق واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا، اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ دوسری جانب ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا کہ امریکا کا ری فیولنگ طیارہ عراق کی مزاحمتی فورسز نے مار گرایا ہے اور اس میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکا نے عارضی طور
امریکی اخبار نے کہا ہےکہ امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ 11 اپریل تک رہے گی۔ اس حوالے سے امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے اپنے بیان میں کہا بدقسمتی ہےکہ اس اقدام سے روس کو فائدہ ہو سکتا ہے، روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ مختصر مدت کے لیے ہے۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی توانائی حامی پالیسیوں نے امریکی تیل اورگیس کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچادی۔ گزشتہ ہفتے روسی تیل کی سپلائی کی کیا صورتحال رہی؟ امریکی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق روسی تیل کی سپلائی گزشتہ ہفتے16 لاکھ بیرل بڑھ کر 2.17 کروڑ بیرل رہی۔ امریکی ادارے کے مطابق چین نے روس سے 1.24 کروڑ بیرل تیل خریدا، اس کے علاوہ بھارت کی خریداری 2 لاکھ بیرل اضافے سے 86 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ترکیے کی بندرگاہوں پر روسی تیل کی ترسیل 7 لاکھ بیرل رہی جب کہ امریکی چھوٹ ملنے کے بعد بھارتی ساحلوں پر 3 کروڑ بیرل روسی تیل پہنچا، بھارت آئندہ ہفتے 50 لاکھ بیرل روسی تیل وصول کرنے والا ہے۔
اسرائیل کا 24 گھنٹوں میں
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے 24 گھنٹوں میں ایران پر 200 سے زائد اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کل ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا، لڑاکا طیاروں نے بڑے پیمانے پر20 حملے کیے، ایران کے بیلسٹک میزائل لانچرز،فضائی دفاعی نظام اور اسلحہ تیار کرنے والے مراکز کونشانہ بنایا۔
امریکا نے ایران کیخلاف جنگ
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے خلاف جنگ میں اب تک اہم جنگی اسلحے کا اتنا زیادہ ذخیرہ استعمال کیا ہے جو عام طور پر کئی سالوں کے لیے کافی ہوتا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق اس تیزی سے ختم ہونے والے امریکی اسلحے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ٹاماہاک (Tomahawk) میزائل بھی شامل ہیں۔
امریکا نے سلامتی کونسل
امریکا نے سلامتی کونسل میں ایران سے جنگ ختم کرنےکی روس کی قرارداد ویٹو کردی۔ سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی قرار داد منظور نہ ہوسکی، قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے جبکہ9 ارکان غیرحاضر رہے۔ دوسری جانب سلامتی کونسل میں ایران کی پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی جس میں ایران سے خلیجی ریاستوں پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ خلیجی ممالک کی جانب سے تیار مسودہ کے حق میں 13ووٹ آئے۔ ایران کےحملوں کی مذمت سے متعلق قرارداد پر چین اور روس غیرحاضر رہے۔ پاکستان نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایران کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ منظورکی گئی قرارداد جانبدار ہے، روسی مندوب روسی مندوب نے سلامتی کونسل سے خطاب میں واضح کیا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملےسے مشرق وسطیٰ کی صورتحال خراب ہوئی، کسی ملک کی شہری آبادی پر حملہ ناقابل قبول ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران پر حملےفوری بند کیے جائیں۔ مشرق وسطیٰ میں سویلین آبادی پرحملے فوری بند کیے جائیں، چینی مندوب سلامتی کونسل سے خطاب میں چینی مندوب نے تنازعات کا حل مذاکرات سے ہی ممکن قرار دیا اور کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں،طاقت کا استعمال مسائل کاحل نہیں، طاقت کا استعمال ہمیشہ نفرت کو تقویت دیتا ہے۔ چینی مندوب نے مشرق وسطیٰ میں سویلین آبادی پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
عراق کی سمندری حدود میں
عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عملے کا ایک غیر ملکی رکن ہلاک ہوگیا۔ عراقی حکام کے مطا بق بارودسے بھری کشتیوں نے 2 ٹینکرز کو نشانہ بنایا، حملے کے بعد دونوں ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ حکام نے بتایا کہ حملے میں عملے کا ایک غیر ملکی رکن ہلاک ہوگیا جبکہ دونوں جہازوں پر سوار باقی 24 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت نکال لیا۔ ادھر عمان کی سلالہ پورٹ پر ایرانی حملے سےتیل کےذخیرے میں آگ لگ گئی۔ ایران کی عمان کی تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی اور کہا کہ عمان میں تیل کی تنصیب پر حملہ علاقائی تناؤبڑھانےکی سازش ہے، بعض اوقات امریکا اور اسرائیل اشتعال انگیز اقدام کرتےہیں۔ یاد رہے کہ منگل کو بھی آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تین بحری جہازوں پر حملہ ہوا تھا جن میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب نے تھائی پرچم بردار جہاز پر حملہ قبول کیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ شادی میں شریک تھے جہاں ان پر انتہائی قریب سے ایک شخص نے پستول سے گولی چلانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکار نے بروقت اس شخص کو روک کر ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ کو بچالیا۔ ملزم کو قابو کرکے گرفتار کرلیا گیا، واقعہ میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے اپنے والد کی جان بچنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔
ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا کہ جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ امریکی اخبار نے سیٹلائیٹ تصاویر پر مشتمل رپورٹ میں کہا کہ ایران نے امریکی اور اتحادی اہداف پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن میں امریکی فوجی اڈوں، فضائی دفاعی نظام اور سفارتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کم از کم 17 امریکی مقامات کو نقصان پہنچا، ان میں 11 امریکی فوجی اڈے یا فوجی تنصیبات بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے پرنس سلطان ائیر بیس ، قطرکے العدیدائیربیس کو نشانہ بنایاگیا جبکہ کویت کے علی السالم ائیر بیس اور کیمپ بوہرنگ بھی حملوں سے متاثر ہوا، بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر کو بھی شدید نقصان پہنچا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ائیر بیس اور جبل علی پورٹ بھی ایرانی حملوں میں متاثر ہوئے۔
ٹرمپ کئی روز سے کوشش
ایرانی جنرل فدوی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری انٹرویو میں جنرل فدوی نے کہا کہ دشمن نے جنگ جیتی ہوتی تو دنیا کو ثالثی کیلئےجمع نہ کرتا۔ ایرانی جنرل فدوی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ منگل سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبودیا، فضائیہ کو بھی مکمل ختم کردیا، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیاکہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے اور یہ جنگ پہلے ہی گھنٹے میں جیت لی تھی لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے، جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوجاتا ایران سے نہیں جائیں گے۔
ایران کی رہبر معظّم مجتبیٰ
ایران نے رہبر معظّم سیّد مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعوؤں کی تردید کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے کے پہلے روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی زخمی ہوئے اور ان کے پیروں پر زخم آئے تھے۔ تاہم ایران نے رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید کی ہے۔ اس حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے یوسف پزشکیان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای مکمل محفوظ اور خیریت سے ہیں، یہ بات انہیں رابطے میں رہنے والے چند دوستوں نے بتائی ہے۔ واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سپریم لیڈر بنائے گئے تاہم انہوں نے ابھی تک ایرانی عوام سے رابطہ نہیں کیا ہے۔
ایرانی میزائلوں سے اسرائیل
تل ابیب: ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔ اسرائیل میں موجود بھارتی خاتون رپورٹر نے ایرانی میزائلوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائے۔ بھارتی رپورٹر گزشتہ دنوں بیت شمیش میں ایک بم شیلٹر (بنکر) پر گرنے والی ایرانی میزائل کے مقام پر پہنچی اور مناظر دکھائے جس میں ہر طرف ملبہ بکھرا پڑا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بنکر ایرانی میزائلوں سے حفاظت کرنے کے لیے بنایا گیا تھا تاہم 500 کلوگرام وار ہیڈ کا میزائل گرنے پر بنکر تباہ ہوگیا۔ رپورٹر کے مطابق میزائل حملے میں 9 اسرائیلی مارے گئے اور 50 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے۔
ایران جنگ میں کبھی حصہ
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہےکہ کینیڈا ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لے گا۔ ایک بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ ایران جنگ پر کینیڈا کا مؤقف واضح ہے، کینیڈا ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لےگا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو ایرانی جوہری پروگرام اور دہشتگردی کی برآمد کو روکیں۔ کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جی سیون ممالک ایران میں کشیدگی میں کمی کا مشترکہ مؤقف تلاش کریں گے۔
ایران کیخلاف جنگ جیت
امریکا نے ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبودیا، فضائیہ کو بھی مکمل ختم کردیا، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیاکہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے اور یہ جنگ پہلے ہی گھنٹے میں جیت لی تھی لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے، جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوجاتا ایران سے نہیں جائیں گے۔ تیل بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ آئی ای اے نے پٹرولیم ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ای اے کے اسٹریٹجک ذخائرسے تیل جاری کرنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی، تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلیے امریکی اسٹریٹجک تیل ذخائرسے فائدہ اٹھائیں گے۔ امریکی صدر نے محکمہ توانائی کواگلے ہفتےسےاسٹریٹجک پٹرولیم ذخائرسے 172 ملین بیرل جاری کرنے کی اجازت دیدی ، امریکی محکمہ توانائی کے مطابق اسٹریٹجک ذخائر سے تیل کی فراہمی میں تقریباً 120 دن لگیں گے ۔
ایران کا گوگل، مائيکرو سافٹ
ایران نے اسرائیل اور خلیج میں گوگل، مائيکرو سافٹ اور اوریکل جیسی ٹیک کمپنیوں اور بینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلامک ری پبلکن گارڈز نے کہا ہے کہ وہ اب اسرائیل اور خلیج میں واقع امریکی ٹیک فرمز اور بینکوں کو نشانہ بنائيں گے، حالیہ حملے میں ایران کے ایک بینک کو نشانہ بنایا گیا، دشمن نے خطے میں امریکا اور اسرائیل سے وابستہ معاشی مراکز اور بینکوں کو ہدف بنانے پر مجبور کردیا ہے۔ ایران کے اسلامک ری پبلکن گارڈز کا کہنا ہے کہ عوام ایسے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے دور رہیں جو امریکا یا اسرائیل سے منسلک ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کے تہران پر حملے جاری ہیں، تہران پر شدید بمباری کی گئی، دھماکے اور لڑاکا طیاروں کی آوازیں سنی گئیں، ایک شہری شہید ہو گیا۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اصفہان میں بھی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں روسی قونصل خانہ متاثر ہوا، تبریز میں حملے سے تین شہری شہید اور چار زخمی ہوئے۔ 28 فروری سے شروع ہونے والے حملوں سے اب تک ایران میں 10 ہزار شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا، 20 ہزار عمارتیں متاثر ہوئيں۔
ایران کی رہبر معظّم مجتبیٰ
ایران نے رہبر معظّم سیّد مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعوؤں کی تردید کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے کے پہلے روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی زخمی ہوئے اور ان کے پیروں پر زخم آئے تھے۔ تاہم ایران نے رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید کی ہے۔ اس حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے یوسف پزشکیان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای مکمل محفوظ اور خیریت سے ہیں، یہ بات انہیں رابطے میں رہنے والے چند دوستوں نے بتائی ہے۔ واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سپریم لیڈر بنائے گئے تاہم انہوں نے ابھی تک ایرانی عوام سے رابطہ نہیں کیا ہے۔
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو
ایران نے امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ ایران اب جوابی حملوں کی پالیسی ختم کرکے امریکا اور اسرائیل کو سزا دینے کے لیے مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کرنے جا رہا ہے۔ ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طریقوں سے کم نہیں کیا جاسکے گا، آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل باہر نہیں جائےگا، 200 ڈالر فی بیرل کی توقع رکھی جائے، اسرائیل، امریکا اور اتحادیوں کے جہاز ہدف بنائیں گے۔ ایرانی نیول چیف نے کہاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز ایران سے اجازت نامہ لیں، جہازوں کو محفوظ راستہ دینےکےکھوکھلے بیانات کوسچ نہ سمجھا جائے، 2جہازوں نے دعوے سچ مانے لیکن دھر لیے گئے۔
دبئی کریک ہاربر کے قریب
دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں دبئی کی ایک عمارت میں معمولی آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اطلاع ملنے پرٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ایران کی رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے یوسف پزشکیان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای مکمل محفوظ اور خیریت سے ہیں، یہ بات انہیں رابطے میں رہنے والے چند دوستوں نے بتائی ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران پر حملے کے پہلے روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی زخمی ہوئے اور ان کے پیروں پر زخم آئے تھے۔
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو
ایرانی مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ ایران اب جوابی حملوں کی پالیسی ختم کرکے امریکا اور اسرائیل کو سزا دینے کے لیے مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کرنے جا رہا ہے۔ ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طریقوں سے کم نہیں کیا جاسکے گا، آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل باہر نہیں جائےگا، 200 ڈالر فی بیرل کی توقع رکھی جائے، اسرائیل، امریکا اور اتحادیوں کے جہاز ہدف بنائیں گے۔
نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں، اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی اب کہہ رہے کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت ہے، ہماری توجہ صورتحال مزید بگڑنے سے پہلے تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں پر مرکوز ہے۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ جنگ کو روکنا چاہیے اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایران کا موجودہ مذہبی نظام
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کا موجودہ مذہبی حکومتی نظام خطے اور دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایرانی حکومت ریاستی وسائل کو دہشت گردی میں استعمال کر رہی ہے، امریکی حملوں کا مقصد ایران کے میزائل پروگرام کو تباہ کرنا ہے، ایران پر حملوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو ختم کرنا ہے، ہم بزور طاقت اس مقصد کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کا موجودہ مذہبی حکومتی نظام خطے اور دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، ایرانی حکومت دنیا کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں پر حملے کر رہا ہے، توانائی اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، اس کے علاوہ ایران پڑوسی ممالک میں سفارتخانوں پر حملے کر رہا ہے۔
ایران کی جو نئی قیادت آئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوبھی نئی قیادت آئی اسے مار دیاگیا، ایران کی آئندہ قیادت کو بھی مار دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کی پوری بحریہ کو تباہ کردیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ ایرانی بحریہ کے 51 جنگی جہاز تباہ کردیے، ایرانی بحری جہاز اب سمندر کی تہہ میں موجود ہیں۔ ٹرمپ بولے انہوں نے فوجیوں سے کہا ایرانی جہازوں کو تحویل میں کیوں نہیں لیا، ہم استعمال کرلیتے تو مجھےکہاگیا ایرانی جہازوں کو ڈبونےمیں زیادہ مزہ آتا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ایرانی ڈرون اور میزائل سسٹم کو بھی تباہ کردیاگیا جبکہ ڈرون مینوفیکچرنگ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ایران کےخلاف جنگ تقریبا جیت چکےہیں۔ نہیں جانتا کہ ایران کب ہتھیار ڈال دےگا تاہم ایران کی مکمل شکست تک حملےجاری رکھیں گے۔ ایران نےآئل سپلائی کونقصان پہنچایا تو ہم سخت حملےکریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہم حملہ نہ کرتےتو مجھے 100 فیصد یقین تھا کہ ایران ہم پرحملہ کردیتا، بی ٹوبمبار طیاروں کے استعمال نے ایران کو ہم پر حملہ کرنے سے روکا۔ ہم آپریشن نہ کرتے تو ایران دو ہفتے میں ایٹم بم حاصل کرلیتا اور اگر ایران کے پاس ایٹم بم آجاتا تو یہ مشکل صورتحال ہوتی۔ امریکی صدر نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ ایران کے ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے، اسرائیلی پارٹنر کے ساتھ مل کر دشمن کو کچل رہےہیں، اسرائیل سے مل کر ایران کی عسکری صلاحیت تباہ کررہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ایران پر حملے سے پہلے معلوم تھا کہ تیل وگیس کی قیمتیں بڑھیں گی۔ تیل سےمتعلق کچھ پابندیاں ختم کررہے ہیں تاکہ قیمتیں کم ہوں، تیل کی قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم ہے۔وقت آنے پر آبنائےہرمز میں امریکی نیوی جہازوں کی حفاظت کرےگی۔ صدر ٹرمپ نے کہا ایران میں بچیوں کےاسکول پرحملےکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایران کےممکنہ سلیپر سیلزکی سرگرمیوں پرکڑی نظر ہے ۔ بولے مجتبیٰ خامنہ ای کے انتخاب پر مایوسی ہوئی۔ امریکی صدر نے کہا بائیڈن دور میں لوگ ہم پر ہنستے تھے، بائیڈن دور میں جوافغانستان میں ہوا وہ شرمناک تھا۔ دنیا ہماری جتنی عزت آج کررہی ہے پہلے کبھی نہیں کی۔
پینٹاگون نے ایران پر حملوں
ایران کے خلاف جنگ کےابتدائی دنوں میں امریکی فوج نے تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ بارود استعمال کیے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پینٹاگون کی جانب سے 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار جنگ کے صرف ابتدائی دو دنوں میں استعمال کیے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی افواج نے قلیل مدت میں بڑی مقدار میں جدید اور مہنگا اسلحہ استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس صورتحال نے امریکی کانگریس کے بعض ارکان میں تشویش پیدا کر دی ہے کہ امریکی فوج تیزی سے اپنے انتہائی جدید اور محدود ذخیرے والے ہتھیاروں کو استعمال کر رہی ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے ملک کے پاس اہم ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے۔ دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج ایران میں اب تک 5 ہزار اہداف کو نشانہ بناچکی ہے اور ان حملوں کے دوران ایران کے50 جنگی جہازوں کو تباہ یا انہیں نقصان پہنچایا گیاہے۔
برطانوی میڈیا میں اسلام اور
برطانوی میڈیا میں اسلام اور مسلمانوں سے متعلق جانبدارانہ اور منفی کوریج میں اضافہ ہوگیا ۔ برطانیہ کے 30 بڑے خبر رساں اداروں میں شائع 40 ہزار سے زائد مضامین کا جائزہ لینے والے سینٹر فار میڈیا مانیٹرنگ نے رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق شائع کردہ نصف مضامین میں شدید تعصب پایا گیا۔ برطانوی میڈیا میں شائع تقریباً 70 فیصد مواد میں اسلام اور مسلمانوں کو منفی تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے مسلم دشمنی سے متعلق تعریف شائع کردی جس کے مطابق مسلمانوں کے خلاف دشمنی سے مراد جان بوجھ کر ایسے مجرمانہ اعمال میں ملوث ہونا، ان میں مدد دینا یا انہیں فروغ دینا ہے جن میں تشدد، توڑ پھوڑ، ہراساں کرنا یا دھمکی دینا شامل ہے۔ مسلمانوں کے خلاف جسمانی، زبانی، تحریری یا الیکٹرانک ذرائع سے کیے جانے والے اقدامات بھی مسلم دشمنی کے زمرے میں آئیں گے۔
دبئی: سیٹلائٹ کمپنی نے
دبئی: سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی۔ حال ہی میں ایرانی حملوں میں ہونے والے امریکی نقصانات کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔ اردن، عرب امارات اور سعودی عرب میں امریکی میزائل دفاعی ریڈارز تھاڈ کو نشانہ بنانے کی تصاویر بھی شائع کی گئیں جس کے بعد سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی ہے۔ سیٹلائٹ کمپنی کے مطابق خلیجی ممالک، عراق اور جنگی علاقوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویر 96 گھنٹے تاخیر سے جاری ہوں گی۔ سیٹلائٹ کمپنی نے بتایا کہ امریکا اور عسکری صارفین کو فوری رسائی بدستور حاصل رہے گی جب کہ ایران کی سیٹلائٹ تصاویر بدستور فوری طور پر دستیاب رہیں گی۔ سیٹلائٹ کمپنی کے مطابق امریکی فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ کمپنی کے بڑے معاہدے موجود ہیں۔
امریکی و اسرائیلی سفیروں
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اہم بیان جاری کیاگیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرسکیں گے۔ جاری کردہ بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان ممالک کو آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔ ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران کے بارے میں ٹرمپ کی باتوں کو بےمعنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کےخاتمے کا تعین ہم کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں سلامتی یا تو سب کےلیےہوگی یا پھر کسی کےلیےنہیں۔ ایران پر حملےجاری رہےتو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔ ادھر امریکی صدر نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ وقت آنے پر آبنائےہرمز میں امریکی نیوی جہازوں کی حفاظت کرےگی۔ اس سے قبل بھی امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی۔ امریکی صدر کے بیان کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمت ہے کہ تو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی بحری جہاز تعینات کرکے دکھائیں۔
روسی صدر کا ٹرمپ کو ایران
روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ دیدیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ بات چیت میں صدر پیوٹن نے ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے ٹرمپ کو کچھ تجاویز دیں۔ روسی ایوان صدر کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے اور وینزویلا کی صورت حال پر بھی بات چیت کی اور اس کے علاوہ تیل کی عالمی صورت حال بھی زیر غور آئی۔ اس سے قبل صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ نے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا ہے۔ روسی صدر نے گزشتہ روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد کا پیغام بھی بھیجا تھا۔ اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ ’ایسے وقت میں جب ایران جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، اس اعلیٰ منصب پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً ہمت اور لگن کا تقاضا کریں گی‘۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ وقار کے ساتھ اپنے والد کے کام کو جاری رکھیں گے اور سخت آزمائشوں کے دوران ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے‘
ایران جنگ جلد ختم ہونے
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے۔ امریکی صدر کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر گئیں۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 8 فیصد کم ہونے کے بعد 90 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ اسی طرح دوران ٹریڈنگ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 89 ڈالر سے کم ہوکر 87 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ صدر ٹرمپ نے آج امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے اور ایران کیخلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے۔ امریکی صدر نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیل سے متعلق پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ تیل سے متعلق کچھ پابندیاں ختم کررہے ہیں تاکہ قیمتیں کم ہوں۔ یاد رہےکہ گزشتہ روز دوران کاروبار خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی تھی۔ تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے بعد جی 7 ممالک نے ہنگامی ذخائر کے استعمال کا اشارہ دیا جس کے بعد قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ تاہم آج امریکی صدر کی جانب سے ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایران کیخلاف جنگ خاتمے
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو گئی ہے۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے ابتدا میں اندازہ لگایا تھا کہ یہ جنگ 4 یا 5 ہفتے جاری رہے گی مگر امریکا اپنے وقت سے کافی آگے چل رہا ہے۔ ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نہ بحریہ مؤثر رہی ہے، نہ مواصلاتی نظام اور نہ ہی فضائیہ فعال ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل تباہ ہوچکے ہیں، ان کے ڈرونز کو تباہ کیا جا رہا ہے، ڈرون بنانے کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اگر فوجی طاقت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو ایران کے پاس اب کچھ بھی باقی نہیں رہا۔ دوسری جانب امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ایران کے خلاف جاری جنگ پر بات چیت کی گئی۔ کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹرمپ کے قریبی ساتھی کا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزے گراہم نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں نہ کودنے پر مایوسی کا اظہار کر دیا۔ سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ سعودی عرب ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے اپنی فوج استعمال کرنے سے انکار کر رہا ہے جبکہ ایران نے خطے میں دہشت پھیلا رکھی ہے اور سات امریکیوں کو قتل کر دیا ہے۔ سینیٹر لنزے گراہم نے سوال کیا کہ امریکا سعودی عرب جیسے ملک کے ساتھ دفاعی سمجھوتہ کیوں کرے جو باہمی مفاد کے لیے جنگ بھی لڑنے کو تیار نہیں۔ ٹرمپ کے قریبی ساتھی نے کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانہ ایران کے مسلسل حملوں کی وجہ سے خالی کیا جا رہا ہے۔
ایران نے عرب ممالک پر
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایران کی جانب سے عرب ممالک پر داغے گئے ڈرونز اور میزائل حملوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران نے حالیہ جنگ کے آغاز سے عرب ممالک میں اپنے اہداف پر 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے۔ نیویارک ٹائمز میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے میزائل کم ہونےکے تاثر کے برخلاف حملوں کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی جبکہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں کی تفصیلات کی عدم فراہمی رہی۔ دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں 10 خیبر شکن میزائل داغے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے مطابق بتا دیا تھاکہ اب مقبوضہ فلسطین میں سائرن کے بعد سائرن کی گونج بند نہیں ہوگی جبکہ امریکی نیوی پر بھی خیبرشکن میزائل سے حملہ کیا ہے۔
روسی صدر کا ٹرمپ کو ایران
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ بات چیت میں صدر پیوٹن نے ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے ٹرمپ کو کچھ تجاویز دیں۔ روسی ایوان صدر کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے اور وینزویلا کی صورت حال پر بھی بات چیت کی اور اس کے علاوہ تیل کی عالمی صورت حال بھی زیر غور آئی۔
آسٹریلیاکا اپنا فوجی
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بتایا کہ یواے ای کی درخواست پر میڈیم رینج کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہا فوجی سپورٹ خلیجی ممالک کو ایران کے حملوں سے محفوظ رکھی گی۔ انہوں یہ بھی واضح کیا کہ آسٹریلیا اپنی فوج ایران کی سرزمین پر تعینات نہیں کرےگا۔
امریکا نے ایران سے جنگ
امریکا نے ایران سے جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں زخمی ہوا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا ۔ امریکا نے کہا ہے کہ اس مرنے والے امریکی فوجی کی شناخت اس کے رشتے داروں کو اطلاع تک خفیہ رکھی جائے گی۔ اس سے قبل کویت میں ڈرون حملے میں ہلاک 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئیں۔ ڈوور ائیربیس پر تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ امریکی فوجی کویت کے پورٹ شُعیبہ پر مارے گئے تھے۔
ایران جنگ میں امریکا کو
چینی نوسترادامس نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کو شکست ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے پروفیسر ژوچن جیانگ، جنہیں ‘چین کا نوسترادامس‘ کہا جاتا ہے نے 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت اور ایران کے خلاف جنگ کی درست پیشگوئی کی تھی۔ جیانگ کے مطابق ٹرمپ نے ایران پر حملہ اس لیے کیا کہ ملک کی نیوکلیئر صلاحیتیں ختم ہوں اور جمہوریت لائی جا سکے، لیکن ایران نے پروکسی گروپس کے ذریعے سخت جوابی کارروائیاں کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پروفیسر ژوچن جیانگ نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ میں امریکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکا، اسرائیل نے ایران پر
اسپین اور جرمنی کے بعد سوئٹزرلینڈ نے بھی ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئس کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے سوئس وزیر دفاع فِسٹر نے ویکلی جریدہ ’زونٹاگز سائٹنگ‘ کو بتایاکہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کرکے بین الاقوامی قانون کو توڑا ہے، تمام فریق سویلین آبادی کے تحفظ کیلئے لڑائی بند کردیں۔ سوئس وزیر دفاع فِسٹر کے مطابق فیڈرل کونسل کی رائے ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، ہمارے نزدیک یہ تشدد کی ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ان تمام ممالک کا ذکر کر رہے ہیں جو تشدد کی ممانعت کی پاسداری نہیں کر رہے، بشمول امریکا اور اسرائیل۔
اصفہان میں ایران کے جوہری
ایران کے جوہری سکیورٹی سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ اصفہان میں ایران کے جوہری شعاع ریزی کے مرکز کو اسرائیلی و امریکی حملے سے نقصان پہنچا ہے۔ تاہم جوہری سکیورٹی سینٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنصیب سے تابکاری یا آلودگی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی تیل کی تنصیبات اور پانی کے ذخائر پر اسرائیلی اور امریکی حملے کیے گئے، تیل کی تنصیبات پر حملوں کے کئی گھنٹوں بعد بھی تہران میں شعلوں پر قابو نہ پایا جاسکا۔ دوسری جانب کرج شہر میں آئل ڈپو پر حملے سے قریبی مکانوں کو نقصان پہنچا، حملے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا
ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹوں کے دوران 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی حملے میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کر نے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے، تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جبکہ امریکی تیل جہاز کو بھی نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایران سے جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل میں 1900سے زائد زخمی اسپتالوں میں لائے جا چکے۔ ادھر چینی خبر ایجنسی نے بتایا کہ ایرانی حملے میں متحدہ عرب امارات کی جہاز کھینچنے والی ٹگ بوٹ سمندر برد ہوگئی ، حملے کے نتیجے میں عملے کے3 افراد لاپتا اور ایک شدید زخمی ہے۔
گلاسگو: سینٹرل ریلوے اسٹیشن
برطانیہ کے شہر گلاسگو میں سینٹرل ریلوے اسٹیشن میں آگ لگنے کے بعد اسٹیشن کی عمارت کاکچھ حصہ گرگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ اسٹیشن پر قائم ایک دکان میں لگی تھی، جس کے بعد عمارت کاکچھ حصہ گرگیا۔ برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسٹیشن میں آگ لگنے کے بعد متعددٹرینیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ اسٹیشن غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملیں جبکہ حکام نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
اسپین کے وزیراعظم نے
اسپین کے وزیراعظم نے ایک بار پھر ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے خلاف آواز اٹھادی۔ ایک تقریب سے خطاب میں اسپین کے وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ چند روز سے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ایران جنگ کی مخالفت کرکے اسپین دنیا میں تنہا رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اس وقت بھی یہ باتیں پھیلائی تھیں جب اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا، پھر اس کے بعد دیگر ملکوں نے بھی یہی قدم اٹھایا تو ہم تنہا نہیں ہم پہل کرنے والے ملک ہیں اور اب دیگر ملک بھی ایران جنگ کی مخالفت کررہے ہیں، آخر میں وہی لوگ تنہائی کا شکار ہوں گے جو اس جنگ کی حمایت کررہے ہیں۔
ایران جنگ کے باعث توانائی بحران:
ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ صورتحال کشیدہ ہے اور ایسے میں عالمی منڈی میں خام تیل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ سال 2022 کے بعد پہلی بار خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے اور اس میں 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی سیون ممالک کا ایک اجلاس آج ہونے جارہا ہے جہاں تیل ذخائر جاری کرنے سے متعلق غور کیا جائے گا۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سمیت جی سیون میں شامل دیگر ممالک بھی ابتدائی طور پر اس تجویز کی حمایت کر چکے ہیں۔
ایران جنگ کے باعث توانائی
ڈھاکا: بنگلادیش نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں عید کی تعطیلات وقت سے پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے ملک بھر میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں عید تک بند رہیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی بچت کی جاسکے۔ حکام نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف بجلی کی کھپت کم ہوگی بلکہ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا جس سے ایندھن کے ضیاع میں کمی آئے گی۔ حکام کے مطابق یونیورسٹی کیمپس، رہائشی ہاسٹلز، کلاس رومز، لیبارٹریز اور ائیر کنڈیشننگ کے باعث بڑی مقدار میں بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے قبل از وقت تعطیلات سے ملک بجلی کے نظام پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش میں رمضان میں سرکاری اور نجی اسکول پہلے ہی بند ہیں جس کے بعد اب یونیورسٹیاں بھی عید تک بند رہیں گی۔
آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا ہے۔ ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے اور ایرانی عوام سے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایرانی مجلس خبرگان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔ رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کبھی کسی سرکاری عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑا اور نہ ہی وہ عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب ہوئے، تاہم وہ کئی دہائیوں سے سپریم لیڈر کے قریبی حلقے میں ایک بااثر شخصیت سمجھے جاتے رہے ہیں اور ان کے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بھی گہرے تعلقات بتائے جاتے ہیں۔
حملوں کے باوجود نئے سپریم لیڈر
ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس خبرگان نے خطرات اور حملوں کے باوجود نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کیا۔ علی لاریجانی نے کہا کہ موجودہ حساس حالات میں نیا لیڈر ملک کی رہنمائی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو نئے سپریم لیڈرکی قیادت میں متحد رہنا چاہیے۔ اس کے علاوہ ایرانی صدرمسعودپزشکیان نے کہاکہ نئے سپریم لیڈر کاانتخاب قومی اتحاد اور ارادے کی مضبوطی ہے،فیصلہ ملک کی یکجہتی اورقومی وحدت کےفروغ کےلیے ہے۔ اسپیکرایرانی پارلیمنٹ نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے کا خیر مقدم کیا۔ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ نئے رہنما کی پیروی کرنا سب کے لیے مذہبی اور قومی فریضہ ہے۔
نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای سے اپنی “مخلص اور تاحیات وفاداری” کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے احکامات سنیں گے اور انہیں نافذ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ 88 رکنی مجلسِ خبرگان کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلامی نظام کی تحریک نہیں رکے گی اور انقلاب اور اسلامی نظام کسی ایک فرد پر منحصر نہیں۔ ایران کی مسلح افواج نے بھی نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کیا ہے۔
آذربائیجان پر ڈرون حملے میں
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بتایا ہے کہ آذربائیجان پر ہونے والے فضائی حملے میں ایران ملوث نہیں تھا۔ آذربائیجانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس کے دوران مسعود پزشکیان نے الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آذربائیجان میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کر کے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور حالیہ حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لیے تعزیت کی۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ گزشتہ ہفتےڈرون واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ الہام علیوف نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اس واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لانا ضروری ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر بھی بات کی۔
بحرین کے جزیرہ سترہ پرایرانی
وزارت داخلہ بحرین کے مطابق بحرین کے جزیرہ سترہ پر ایرانی ڈرون حملے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ وزارت داخلہ بحرین کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
اسرائیلی اور لبنانی فوج کے
مشرقی لبنان میں اسرائیلی زمینی فوج داخل ہوگئی جس کے بعد لبنانی افواج سے جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشرقی لبنان میں اتری۔ ذرائع کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا۔یہ واقعہ مبینہ طور پرBaalbek کے مشرقی پہاڑوں میں پیش آیا۔
ایران جنگ کے باعث توانائی
ڈھاکا: بنگلادیش نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث یونیورسٹیاں بند کرنےکا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں عید کی تعطیلات وقت سے پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج سے ملک بھر میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں عید تک بند رہیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کی بچت کی جاسکے۔
امریکا اور اسرائیل کا ایران
امریکا اور اسرائیل نے دو دن قبل تہران میں آئل ڈپو پر حملے کیے جس سے تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی، تیل بہنے سے سڑکوں پر بھی آگ پھیلتی نظر آئی۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تباہ ہونے والے تیل کے ڈپو سے بہنے والا تیل شہر کے سیوریج نظام میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں سڑکوں کے کناروں پر آگ بھڑک اٹھی اور اسے مقامی طور پر ’آگ کی ندی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران پر حملے کے نتیجے میں
ایران پر حملے کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات بڑھ کر 67 فیصد ہوگئے ہیں ۔ یہ بات امریکی میڈیا نے سٹہ بازار کے اعداد و شمار کی بنیاد پر کہی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹہ بازار سیاسی ماحول کی عکاسی تو کرتا ہے لیکن اُسے حتمی پیش گوئی نہیں سمجھا جا سکتا ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال ٹرمپ کے مواخذے کا امکان کم ہے کیونکہ ری پبلکن پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت رکھتی ہے اور پارٹی کے ارکان کی بڑی تعداد صدر کی حمایت کر رہی ہے ۔ تاہم اگر اس سال نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لیتے ہیں تو صورتِ حال بدل سکتی ہے ۔
ایران کا 24 گھنٹے میں
ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹے کے دوران 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کر نے کا دعویٰ کردیا۔ پاسداران انقلاب نے بتایاکہ 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے ۔تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا ۔ امریکی تیل جہاز کو بھی نشانہ بنایا۔ حزب اللہ نے بھی حیفہ میں اسرائیلی نیول بیس پر میزائل فائر کرنے کا دعویٰ کردیا ۔ ادھر عراق کے شہر اربل میں امریکی اڈے پر ڈرون حملہ کیاگیا۔ کویت ائیر پورٹ کے فیول ٹینکوں کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاکہ پاسدارانِ انقلاب کےجو اہلکار ہتھیار ڈال دیں گے انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ایران کے حملوں کا نشانہ بننے والے تمام ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں،ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے ممالک ہم سے رابطے میں ہیں،۔ اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ امریکا کےساتھ مل کر ایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے۔
دبئی میں دفاعی کارروائی
اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتہ کی شام جاں بحق ہونے والا شخص پاکستانی شہری تھا جو بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہا تھا۔ حکام کے مطابق دبئی میں حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 2 پاکستانیوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس سے قبل دبئی میڈیا آفس نے بتایا تھاکہ البرشا میں فضائی دفاعی کارروائی کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں ایشیائی ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی تصدیق کی ہے کہ دبئی مرینا میں امریکی فوجی مقام کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ تہران ریفائنری پر حملے کے بعد حیفا ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا
امریکا و اسرائیل کی ایران کی
امریکا اور اسرائیل نے جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ایران کے آئل انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔ رات گئے ایندھن ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق جنوبی تہران میں مرکزی ریفائنری کے قریب واقع آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔شمال مغربی تہران میں بھی آئل ڈپو پر حملہ ہوا جہاں دور سے آگ کے خوفناک شعلے اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا جبکہ دارالحکومت کے علاقے شہران میں ایک اور حملے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایرانی فوج کے زیر استعمال متعدد فیول اسٹوریج کمپلیکس کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ ٹینک فوجی انفراسٹرکچر کی معاونت اور فوجی اداروں کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ اسرائیلی فوج نے ان حملوں کو ایران کے فوجی انفراسٹرکچر کے خلاف کارروائیوں میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کی صلاحیتوں کو کمزور کرنے اور اپنے خلاف خطرات ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔
امریکا جنگ میں شدت
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ایران کےخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے یہ بھی کہاکہ نیتن یاہو نے اپنی جنگ میں امریکا کو پھنسادیا۔ایک ہفتے کی جنگ میں امریکا کے100 ارب ڈالرخرچ ہوئے۔امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہےتوہم نےطویل تیاری کررکھی ہے۔ عباس عراقچی نے جزیرہ قشم پر پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر امریکی حملے کو جرم قرار دیا اور کہا کہ امریکی حملے سے 30 دیہات میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نےکہا ایران کے انفرا اسٹرکچر پر حملہ خطرناک اقدام ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
امریکی فوجیوں کو قیدی بنانے
ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی کا کہنا ہے انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ کئی امریکی فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا، امریکی اڈے دشمنوں کے لیے استعمال ہوں گے تو ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ علی لاریجانے کا کہنا تھا کہ امریکا اپنےغلط اندازوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے، ایران پر حملے کرکے ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں۔ ان کا کہنا تھا آبنائے ہرمز بند نہیں کی، جنگ کے باعث صورتحال متاثر ہے، جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔
بحرین اور کویت کیخلاف
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے بحرین اور کویت پر ایران کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین اور کویت کے خلاف مسلسل حملے خطرناک جارحانہ اقدامات ہیں جو علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ حملے ایران کے کشیدگی بڑھانے والے طرزِ عمل کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے تہران کی جانب سے خطے پر کیے گئے ان حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اہم تنصیبات اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اصولوں اور چارٹرز کی کھلی اور ناقابلِ قبول خلاف ورزی ہے۔ سیکرٹری جنرل جی سی سی نے مزید کہا کہ بحرین اور کویت کے خلاف مسلسل حملے خطرناک جارحانہ اقدامات ہیں جو علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں، جی سی سی کے تمام ممالک بحرین اور کویت کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ان کی سلامتی کا تحفظ کیا جا سکے۔
ایرانی حکومت کے خاتمے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے جو اہلکار ہتھیار ڈال دیں گے انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے حملوں کا نشانہ بننے والے تمام ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں، ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے ممالک ہم سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کےجو اہلکار ہتھیار ڈال دیں گے انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے کہاکہ جنگ زیادہ طویل نہیں ہوگی۔ ادھر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے اپنی جنگ میں امریکا کو پھنسا دیا ہے، ایک ہفتے کی جنگ میں امریکا کے 100 ارب ڈالرخرچ ہوئے، امریکا جنگ میں شدت چاہتا ہےتوہم نےطویل تیاری کر رکھی ہے۔
یو اے ای آسان شکار نہیں
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان کا ایران جنگ کے بعد عوامی سطح پر پہلا بیان سامنے آگیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ابوظبی کے اسپتال میں جنگ کے دوران زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے موقع پر اماراتی ٹی وی سے گفتگو میں محمد بن زاید النہیان کا کہنا تھا کہ قوم حالت جنگ میں ہے، ہم اپنے ملک، عوام اور یہاں کے رہائشی جو کہ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں، ان کے لیے اپنا فرض ادا کریں گے۔ اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ یو اے ای آسان شکار نہیں ہے، ہم مضبوط قوت اور پختہ عزم رکھتے ہیں، دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں میں موجود ہر شخص کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے مسلح افواج، سکیورٹی اداروں اور قومی اداروں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور امارات سے محبت کا اظہار کرنے والے شہریوں اور رہائشیوں کی تعریف بھی کی۔ دوسری جانب اماراتی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہےکہ اماراتی فضائی دفاعی نظام میزائل خطرات کا جواب دے رہے ہیں۔ اماراتی وزارت داخلہ نے شہریوں کو محفوظ مقام پر رہنے اور سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ہم ایران میں ایسا صدر
دنیاہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے: ٹرمپ ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے: ٹرمپ فوٹو: فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظرآئےگا جیسا ابھی ہے، یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں، دعوی کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔ امریکی صدر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے ایران کی مدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ صدر ٹرمپ نے ایران میں ایلیمنٹری اسکول پر حملوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسکول پر حملہ ایران نے کیا تھا۔ امریکی صدر نےگفتگو کے دوران بر طا نوی وزیر اعظم کو بھی طعنہ دیا۔ صدر ٹرمپ بولے برطانیہ اب مشرق وسطیٰ میں 2 طیارہ بردار جہاز بھیجنے پرغورکررہا ہے مگر اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں لیکن ہم یہ بات یاد رکھیں گے، ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں جو جنگ جیتنے کے بعد شامل ہوں۔ ادھر کویت میں ڈرون حملے میں ہلاک 6 امریکی فوجیوں کی میتیں ڈیلاویئر پہنچا دی گئیں ۔ تقریب میں امریکی صدر اور خاتون اول نے شرکت کی۔
دفاع کا حق حاصل ہے
سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا کہ خطے میں موجود امریکی اڈے ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، ایسے میں ایران کو حق دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں علی لاریجانی نے پیغام دیا کہ خطے کے ممالک امریکا کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے سے روکیں۔ انہوں نےکہا ایران کو خطے کے ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں، خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا۔ امریکی اڈے دشمنوں کے لیے استعمال ہوں گے تو ایران حق دفاع میں کارروائی کرے گا۔ علی لاریجانی نے کہا ایران پر حملے کرکے ٹرمپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ امریکا اپنے غلط اندازوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے۔مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ کئی امریکی فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا ہے۔ علی لاریجانی نے کہا خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب پر ایرانی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نےکہا امریکی صدر نے ہمارے سپریم لیڈر اور ایک ہزار سے زائد لوگوں کو شہید کیا، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ ہم اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسے اپنے کیے کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ علی لاریجانی نے آبنائے ہرمز سے متعلق واضح کیا کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند نہیں کی، جنگ کے باعث صورتحال متاثر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے لیکن جارحیت کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے، امریکا کو اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔
حملے جاری رہے تو جواب دیا
سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو جوابی حملےکی دھمکی دیدی۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ تہران اور امریکا کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کا حامی ہے تاہم اگر مملکت یا اس کے توانائی کی تنصیبات پر حملے جاری رہے تو ریاض جوابی کارروائی کرے گا۔ برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خلیجی ممالک نےایران پر حملوں کے لیے امریکاکو فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دی تاہم حملے جاری رہے تو سعودی عرب امریکی افواج کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔ جبکہ ایران کا کہنا ہےکہ وہ خلیجی ممالک نہیں بلکہ امریکی اہداف اور مفادات کو نشانہ بنا رہاہے، ایران کا مطالبہ ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف 28 فروری کو شروع ہونے والے حملوں کے بعد سے سعودی عرب اپنے سفیر کے ذریعے تہران سے مسلسل رابطے میں ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب اور ایران کا برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
امریکی فوج کی بڑی تربیتی
امریکی فوج کی ایک بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی گئی جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایلیٹ ائیربورن ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کی بڑی تربیتی مشق اچانک منسوخ کر دی، عملے کو لوزیانا جانے کے بجائے نارتھ کیرولائنا میں ہی رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 4 سے 5 ہزار فوجیوں پر مشتمل بریگیڈ، 18 گھنٹوں کے اندر تعیناتی کے لیے تیار ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج جلد ہی اسی ڈویژن کے ایک ہیلی کاپٹر یونٹ کی مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے طے شدہ تعیناتی کا اعلان کرنے والی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کی بڑی تعداد زمینی فوج بھیجنے کے خلاف ہے، سروے کے مطابق صرف 12 فیصد امریکی اس کے حامی جبکہ 60 فیصد مخالف ہیں۔
چین کی ایران پر حملوں کی
چین نے ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی۔ چین نے ایران اور خلیجی ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔ اس کے ساتھ ہی چین نے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے حملوں کو فوری روکنےکا مطالبہ بھی کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
تل ابیب میں تباہی
اسرائیل میں تباہی کی صورتحال پر بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ تل ابیب میں تباہی کے مناظر ہیں، 100 میٹر نیچے سرنگیں بھی میزائلوں سے لرز رہی ہیں۔ بھارتی صحافی نے انکشاف کیا کہ اسرائیل میں لاشوں اور زخمیوں کی تصویر لینے کی بھی اجازت نہیں۔ اسپتال جانے کی اجازت نہیں، تباہ عمارت کی تصویر یا وڈیو بنانے پر بھی پابندی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی کا چرچا سنا تھا مگر یہ ٹیکنالوجی ناکام ہوتے دیکھ لی۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ میزائل الرٹ کا کبھی کبھی میسج بھی نہیں آتا اور حملہ ہوجاتا ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی صحافی مودی کے دورہ اسرائیل کی کوریج کیلئے اسرائیل گئے تھے۔
15سال کی تھی جب ٹرمپ
خواتین اور بچوں سے جنسی استحصال کے حوالے سے بدنام زمانہ امریکی جیفری اپیسٹین سے جڑی نئی فائلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک خاتون سے جنسی زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایف بی آئی کی جاری کردہ نئی فائلز سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خاتون نے ٹرمپ پر الزام لگایا کہ انھوں نے 80 کی دہائی میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ خاتون کے مطابق تب اس کی عمر 13 سے 15 سال کے درمیان تھی، جیفری ایپسٹین اسے ایک امیر شخص سے ملوانے لے گیا، جسے اس نے بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے طور پر شناخت کیا۔ خاتون نے بتایا کہ ٹرمپ نے کمرے میں موجود دوسرے لوگوں کو باہر جانے کو کہا جس کے بعد ٹرمپ نے خاتون کو زبردستی جنسی عمل پر مجبور کرنے کی کوشش کی، خاتون نے مزاحمت کی اور ٹرمپ کو جسم کے ایک حصے پر کاٹ لیا۔ خاتون کے مطابق ٹرمپ نے غصے میں آ کر اس کے بال کھینچے اور مکا مارا، دوسری جانب ٹرمپ نے کسی بھی غلط کام کی تردید کر دی ہے۔
امریکا کو ایف بی آئی نیٹ ورک
امریکا نے ایف بی آئی نیٹ ورک پر چینی ہیکرز کے سائبر حملے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق تفتیش کاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملے کے پیچھے چینی حکومت سے وابستہ ہیکرز ہو سکتے ہیں۔ تفتیش کاروں کے مطابق ہیکنگ ایف بی آئی کے اندرونی کمپیوٹر نیٹ ورک میں ہوئی، حملے کے حجم اورنقصان کی نوعیت واضح نہیں ہے، جس کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
امریکی اسلحہ سازکمپنیوں کا
امریکی اسلحہ سازکمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی پیداوار 4 گنا بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی دفاعی کمپنیوں نےجدیدہتھیاروں کی تیاری بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اسلحہ سازکمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی پیداوار 4 گنابڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس کم درجے کے ہتھیاروں کا تقریباً لامحدود ذخیرہ موجود ہے جبکہ کم درجے کے ہتھیار ایران جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔
یو اے ای میں رہنے والے
متحدہ عرب امارات میں رہنے والے کاروباری حلقے، بشمول معروف سرمایہ کاروں نے ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر امریکا پر کڑی تنقید شروع کر دی۔ امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق یہ تنقید امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے جواب میں ایران کے حملوں سے خلیج کے مالیاتی بازار اور معیشت کے متاثر ہونے پر سامنے آرہی ہے۔ صورتِ حال نے خلیج کے استحکام کی پوزیشن متاثر کر دی ہے جو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی اہم تھی۔ اخبار نے مزید لکھا کہ دبئی اور ابو ظبی میں مختلف شعبے شدید معاشی دباؤ میں ہیں، سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جنگ اگر ایک ماہ سے زیادہ جاری رہی تو کمپنیوں کو پیداوار اور خدمات کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں۔ امریکی جریدے کے مطابق ایران کے حملوں میں سب سے زیادہ نشانہ بننے والا متحدہ عرب امارات ٹرمپ کا قریبی اتحادی رہا ہے اور اس نے امریکا میں ایک اعشاریہ 4 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہوا ہے۔
ایران جنگ سے متعلق متنازع
امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شیف نے ایران جنگ کے معاملے پر بار بار مؤقف بدلنے والی ٹرمپ انتظامیہ کی قلعی کھول دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ڈیموکریٹ سینیٹر ایڈم شیف نے کہا کہ ٹرمپ انتطامیہ نے کہا تھا کہ ایران کا نیوکلیئرپروگرام ختم کردیا گیا ہے تاہم جنگ شروع ہونے سے پہلے یہ موقف بدل دیا گیا۔ سینیٹر ایڈم شیف کا مزید کہنا تھا کہ ایک اہلکار کہتا ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہدف ہے اور دوسرا کہتا ہے ایسا نہیں ہے۔
اسرائیلی فوج نے آیت اللہ خامنہ
اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نشانہ بنائے جانے والے زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو ریلیز کر دی۔ امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں اسرائیل کے فضائی حملے کے وقت ایران کے شہید ہونے والے سپریم لیڈر علی خامنہ ای موجود تھے۔ ٹوئٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر پر اسرائیلی فضائیہ کے 50 لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تہران میں موجود زیرِ زمین بنکر کی ساخت دکھانے کے لیے ایک تھری ڈی اینیمیشن بھی جاری کی، جس میں اس بنکر کی اندرونی ساخت کی وضاحت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے دارالحکومت تہران میں مشترکہ حملہ کیا تھا جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، وزیر دفاع اور ان کے خاندان کے قریبی افراد شہید ہو گئے تھے۔
ہمت ہے تو آبنائے ہرمز میں
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے کہ تو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی بحری جہاز تعینات کرکے دکھائیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا اپنے بحری جہاز بھیجنا چاہتا ہے تو وہ اپنے بحری جہاز بھیج کر آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائے۔ ایران کی فوج نے بھی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہے تاہم اگر کوئی امریکی یا اسرائیلی جہاز اس سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل بردار جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنا شروع کر سکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی۔ جہازوں کے انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کرے گا۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین تیل بردار بحری راستوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے کئی تیل پیدا کرنے والے ممالک خصوصاً سعودی عرب، ایران، عراق، کویت، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات کا برآمد شدہ تیل اسی راستے سے گزرتا ہے۔
ٹرمپ کا ایران سے غیرمشروط سرینڈر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تہران پر حملہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران اپنی غیر مشروط سرینڈر کرنے کا اعلان نہیں کردیتا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج (IDF) کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا کہ اسرائیل ایران کی حکومت کو کچل رہا ہے اور اپنی کامیابیوں کو مزید گہرا کرنے کے لیے ہر موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔
امریکا کے 72 گھنٹوں میں
امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں تقریباً 200 ایرانی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ سینٹکام کمانڈر ایڈمرل بریڈ کاپر نے ایران پر حملوں سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی ٹو بمبار طیاروں نے درجنوں بنکر بسٹر بموں سے گہرائی میں دفن بیلسٹک میزائل لانچرز تباہ کردیے ہیں۔ سینٹکام کمانڈر نے کہا کہ پہلے دن کے بعد سے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں 90 فیصد کمی آئی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز ڈبو دیےگئے۔ سینٹکام کے مطابق آپریشن کے اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداوار کی صلاحیت کو تباہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں، تاکہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے۔
ایران سے جنگ کے پہلے
واشنگٹن: سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے پہلے 100 گھنٹوں میں امریکا کو تقریباً 3.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ سی ایس آئی ایس رپورٹ کے مطابق امریکا کو جنگی اخراجات پورے کرنے کے لیے محکمہ دفاع کو موجودہ بجٹ سے زیادہ فنڈز درکار ہوں گے کیونکہ ایران سے جنگ کے پہلے 100 گھنٹوں میں امریکا کو تقریباً 3.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ سی ایس آئی ایس کا کہنا ہے کہ امریکا کے کم لاگت گولہ بارود کی طرف جانے سے گولہ بارود کی قیمت کم ہو سکتی ہے تاہم ایران سے جنگ کے اخراجات بہت زیادہ ہوں گے جو موجودہ بجٹ میں شامل نہیں تھے۔ تھنک ٹینک کے مطابق کسی نہ کسی مرحلے پر امریکی محکمہ دفاع کو اضافی فنڈز درکار ہوں گے جبکہ تنازع کے اخراجات کو اندرونی بجٹ کٹوتیوں سے پورا کرنا سیاسی اور عملی طور پر مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔
اس وقت جوہری ہتھیاروں
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے خواب کو خطرہ ہے ، عالمی رہنما کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے، عالمی تناؤ سے فوجی اخراجات بڑھ رہے ہیں ، جدید ٹیکنالوجی تنازعات کو مزید مہلک بنا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ نے عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے سے پیدا صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان یو این Stephane Dujarric نے کہا سب جانتے ہیں کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ہر چیز پر پڑتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی تحقیقات میں ایران کی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا تھا، متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر تھاڈ ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔ تحقیقاتی تجزیے کے مطابق اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب ٹھیک نقصان کا اندازہ ممکن نہیں جبکہ قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کر دیا گیا۔ سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر ائیر ڈیفنس سسٹم کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔
سعودی عرب کی ریاض
سعودی عرب کی جانب سے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی حملےکی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان سعودی وزارت دفاع کے مطابق سعودی عرب نے بدھ کے روز 9 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کردیے، ایک ڈرون مشرقی علاقے اور 2 کروز میزائل الخُرج گورنریٹ میں تباہ کیےگئے۔ اس کے علاوہ سعودی وزارت خارجہ نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پرایرانی حملےکی شدید مذمت کی۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے فون پرگفتگو کی اور ایرانی خطرات، علاقائی استحکام اورخطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
چین کا ثالثی کیلئے
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات پُرامن طریقوں سے حل کرنے کے مؤقف کو سراہتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی سرخ لکیر کو عبور نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی توانائی اور غیر عسکری اہداف پر حملے کرنے چاہئیں۔ انہوں نے اعلان کیاکہ چین ثالثی کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ بھیجے گا۔ اس کے علاوہ چینی وزیر خارجہ نے جہاز رانی کے لیے بحری راستے محفوظ ہونے پر بھی زور دیا ۔
ایران پر امریکی حملے
واشنگٹن: امریکا میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے معاملے پر سینیٹ کی سماعت کے دوران احتجاج کرنے والے ایک سابق میرین اہلکار کو زبردستی کمرہ اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی میرین کے سابق اہلکار برائن میکگینس جو آئندہ انتخابات میں گرین پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی نشست کے امیدوار بھی ہیں، وہ صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برائن میکگینس سماعت کے دوران نعرہ لگا رہے تھے کہ “کوئی بھی اسرائیل کے لیے لڑنا نہیں چاہتا” جس پر متعدد سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پکڑ کر کمرے سے باہر نکال دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مونٹانا سے سینیٹر ٹم شیہی جو خود بھی امریکی فوج کے سابق اہلکار ہیں وہ اس موقع پر کیپیٹل پولیس کی مدد کرتے ہوئے برائن میکگینس کو اٹھا کر باہر لے جانے میں معاونت کر رہے ہیں۔
2003 تا 2021 جنگیں
امریکی قیادت میں ہونے والی جنگوں میں بہت بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ۔ 2003 سے 2011 تک جاری رہنے والی عراق جنگ میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 15 ہزار زندگیوں کا خاتمہ ہوا جن میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد عام شہری تھے۔ امریکی قیادت میں 2014 سے 2021 تک جاری رہنے والی شام کی جنگ میں 2 لاکھ 69 ہزار افراد کی جانیں گئیں جن میں سے ایک لاکھ39 ہزار عام شہری تھے۔ افغانستان میں 2001 سے 2021 تک 2 لاکھ 43 ہزار جانیں گئیں جن میں سے 70 ہزار 418 عام شہری تھے۔ اس کے علاوہ یمن میں 2002 سے 2021 تک جاری جنگ میں ایک لاکھ 12 ہزار افراد لقمہ اجل بنے جن میں سے 12 ہزار 690 عام یمنی شہری شامل تھے۔
ایران سے جنگ:
ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملے اور جنگ کے اثرات اسرائیلی معیشت پر بھی پڑنےلگے ہیں۔ اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران کےخلاف جنگ میں اسرائیل کی معیشت کو پہنچنے والا نقصان ایک ہفتے میں 9 ارب شیکل (تقریباً 3 ارب ڈالر) سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ اسرائیلی وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ کم پابندیوں والی صورتحال میں بھی اسرائیلی معیشت کو 4.3ارب شیکل نقصان فی ہفتہ ہوسکتاہے۔ دوسری جانب جنگ کے باعث اسرائیل میں اسکول بند ہیں، اجتماعات پر پابندی ہے جب کہ افرادی قوت کی سرگرمیاں ممنوع ہیں اور زیادہ تر ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں۔
نائن الیون کے بعد
نائن الیون کے بعد امریکا نے دنیا میں 3 جنگیں لڑیں ، 10 ممالک پر بمباری کی اور 9 لاکھ 40 ہزار انسانوں کی جانیں لیں۔ غیرملکی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد صدر بش، اوباما، بائیڈن اور ٹرمپ ادوار میں امریکا نے 10 ممالک افغانستان، عراق، یمن، پاکستان، صومالیہ، لیبیا، شام، وینزویلا، نائجیریا اور ایران پر فضائی اور زمینی حملےکیے۔ سب سے پہلی جنگ افغانستان میں لڑی گئی۔ اکتوبر 2001 میں شروع ہونے والی یہ جنگ 20 سال جاری رہی، اس جنگ میں 2 لاکھ 43 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ امریکا نے دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ان تنازعات پراندازاً 5.8 ٹریلین ڈالر خرچ کیے۔ معذور اور ریٹائرڈ فوجیوں پر اخراجات ملا کر یہ لاگت 8 ٹریلین ڈالر تک جا سکتی ہے۔ مارچ 2003 کو صدر بش نے عراق میں دوسری جنگ شروع کی، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ صدر صدام حسین کے پاس وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں، یہ دعویٰ تو بعد میں غلط ثابت ہوا مگر عراق میں 3 لاکھ 15 ہزار لوگ مارےگئے ۔ 2014 سے 2021 تک شام میں داعش کے خلاف امریکی حملوں میں 2 لاکھ 69 ہزار جبکہ یمن میں 2002 سے 2021 تک ایک لاکھ 12 ہزار لوگ مارےگئے۔ سنہ دو ہزار کی دہائی میں سی آئی اے نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے شروع کیے۔ صدر اوباما نے اپنے دور میں یہ حملے بڑھا دیے ، اسی دوران امریکا نے صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک عناصر کے خلاف فضائی حملے کیے، 2011 میں امریکا نے نیٹو اتحاد کے ساتھ مل کر لیبیا میں مداخلت کی جس کے بعد ملک طویل بدامنی کا شکار ہوا۔ مہنگی اور تباہ کن بیرونی جنگوں میں امریکی شمولیت ختم کرنے کا وعدہ کرنےکے باوجود صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر جنگ مسلط کر دی، اپنے پیش رو صدور کی طرح ٹرمپ نے بھی امریکی مفادات کے حصول کے لیے فوجی طاقت پر انحصار کیا۔
امریکی سینیٹ میں
امریکی سینیٹ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر حملے روکنے کےلیے صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی قرار داد مستردکردی۔ 100 رکنی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے 52 ووٹوں سے مستردکی گئی۔ سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی جانب سے پیش قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کیلیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔ امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے، ری پبلکنز کے 53 اور حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں۔ 2 آزاد امیدوار ڈیموکریٹس کے حق میں ہیں۔
سعودیہ اور اسرائیل کے
سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے، نیتن یاہو نے ٹرمپ کو قائل کرلیا تھا کہ وہ ان کے رائے کی حمایت کریں۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں۔
ایرانی قیادت کا خاتمہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت کو تیزی سے ختم کیا جارہاہے، ایران میں جو لیڈربننا چاہتا ہے مارا جاتا ہے۔ امریکی صدر نے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے معاملے میں بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ ایران کے میزائلوں اور لانچروں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔ ہم جنگی محاذ پر بہت اچھا کر رہے ہیں صورتحال توقع سے بھی بہتر ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا اگر ہم ایران پرحملہ نہ کرتے تو ایران ہم پرحملہ کردیتا، ایرانی حملے سے پہلے ہم نے ایران پر حملہ کردیا، ایران پر حملہ نہ کرتے تو جلد ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا۔ ڈونلڈٹرمپ نے کہا ایران اپنے پڑوسیوں اور اتحادیوں کو نشانہ بنارہا ہے، جب پاگل لوگوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے ہیں تو بری چیزیں ہوتی ہیں۔ ہم نے ایران میں 47 سال سے جاری قتل عام کو روکا۔ امریکی صدر نے سابق صدراوباما کی ایران سے جوہری ڈیل پر بھی تنقید کی۔ ادھر وائٹ ہاوس نے کہا امریکی صدرکاخیال ہےکہ ایران جنگ پر انہیں امریکیوں کی حمایت حاصل ہے، یہ دعویٰ بھی کیاکہ اسپین امریکی فوج کےساتھ تعاون کے لیے رضامندہے۔
آبنائے ہرمز سے ایک
ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہےکہ آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے۔ امریکی وزیر توانائی Chris Wright نے کہاہے کہ امریکی بحریہ جلد ہی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرے گی ۔ دوسری جانب جہازوں کو تحفظ دینےکے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی پاسداران نے چیلنج کردیا۔ ایرانی پاسداران نے کہا کہ ٹرمپ ابھی تک ہرمز کھولنے کے لیے جہاز نہ بھیج سکے، ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے، ابھی سمندر میں میزائل اور ڈرون کے علاوہ کچھ بڑا ظاہر ہی نہیں کیا۔ ادھر کویتی بندرگاہ کے قریب دھماکے سے کارگو ٹینکر سے تیل سمندر میں رسنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ اس دھماکے میں عملہ محفوظ ہے۔
ایران جنگ نیتن یاہو کی
سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکا کے دورے کرکے ٹرمپ کو جنگ پر آمادہ کیا تھا اوریہ کہ وہ انکی رائے کی حمایت کریں۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے ساتھ یہ بھی واضح کردیا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں۔
امریکا اور اسرائیل مس کیلکولیٹ
ترجمان ایرانی حکومت نے ایران پر امریکا اسرائیل حملےسےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مس کیلکولیٹ کیا،انہوں نےغلطی کی جو نہیں کرنی چاہئےتھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نےدشمن کوسنگین نقصان پہنچایاہے اور ایرانی حکومت دشمن کو نقصان پہنچاناجاری رکھنےکےلئے پرعزم ہے۔
ایرانی حکومتی ڈھانچے کے خلاف
اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں اہداف کونشانہ بنایاہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق تہران میں ایرانی حکومتی ڈھانچے کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کیے گئے ہیں۔
ایران کیخلاف غیرقانونی
فائل فوٹو۔۔ امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر الزبتھ وارن نے ایران کے خلاف جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غیرقانونی جنگ ہےجو جھوٹ پرمبنی ہے اوریہ ایران کی جانب سے امریکا کو بغیرکسی خطرے کے چھیڑی گئی ہے، وہ صورتحال پر مشتعل ہیں اور انہیں اس جنگ میں مارے گئے افرادکے بارے میں صدمے کا شکار ہیں اور جنگ ختم کرنے کے لیے ہر اقدام کریں گی۔ اس کے علاوہ امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کی بریفنگ کے بعد وہ پہلے سے زیادہ تشویش کا شکار ہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کا جواز ہر گھنٹے بدل رہی ہے۔ انکاکہنا تھا کہ کبھی رجیم چینج کی بات کی جارہی ہے تو کبھی نیوکلیئر ہتھیار، کبھی میزائل ، کبھی اپنا دفاع اور کبھی جارحیت، اگر جواز بار بار تبدیل کیا جارہا ہے تو اسکا مطلب ہےکہ کوئی حکمت عملی ہے ہی نہیں۔
اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست
چک شومر ایران اسرائیل جنگ پر گفتگو کررہے تھے جہاں ایک موقع ایسا آیا کہ ان کی زبان پھسل گئی۔ امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر نے کہا کہ کوئی بھی اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپرنہیں دیکھنا چاہتا، غلطی کا احساس ہونے پر چک شومر نے وضاحت کی کہ کوئی بھی نیوکلیئر ایران نہیں دیکھنا چاہتا۔ چک شومر نے مزید کہا کہ یہ ٹرمپ کی جنگ ہے، انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ کے بعد ہماری تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کی جنگ کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں ہے۔
ایران میں ایلیمینٹری اسکول
ایران کے سرکاری ٹی وی نے ضلع میناب میں امریکی اور اسرائیلی فوج کے حملوں سے شہید 168 ایلیمنٹری اسکول کی طالبات میں سے چند کی آخری ویڈیو جاری کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق شجرطیبہ ایلیمنٹری اسکول نے مہدوی دسترخوان کا اہتمام کیا تھا۔ اسکول پر ہفتے کو دہشت گرد حملہ ایسے وقت کیا گیا جب بچے تعلیم حاصل کررہے تھے۔ کمسن طالبات کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل امریکا نے ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 168 طالبات شہید ہوگئی تھیں۔
برطانیہ نے افغانستان
برطانیہ نے 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کرنےکا اعلان کردیا۔ برطانوی وزارت داخلہ نے کہا کہ افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے طلبا ویزے بند کیے جائیں گے۔ برطانوی وزارت داخلہ نے بتایا کہ پناہ کی درخواستوں میں اضافے پر پہلی بار ایمرجنسی بریک لگائی ہے، افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی ختم کیے جارہے ہیں۔
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانے
امریکا نے آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی۔ امریکی صد رٹرمپ کا کہنا ہے کہ جہازوں کے انشورنس میں امریکی مالیاتی ادارہ مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز سمیت تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور گارنٹیز فراہم کی جائیں گی، اقدام کا مقصد خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران تجارتی سرگرمیوں کا تحفظ ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں سب کچھ تباہ کردیا گیا ہے ، ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم کر دی ، بو لے ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تیل کی قیمت شاید کچھ عرصہ بلند رہے ، جنگ ختم ہونے پر امید ہے کہ تیل کی قیمت پہلے سے بھی زیادہ کم ہوجائے گی۔
ایران کی جوابی کارروائی،
ایران نے سعودی عرب میں واقع امریکی سفارتخانے میں سی آئی اے اسٹیشن تباہ کردیا۔ ریاض میں واقع سی آئی اے کے مرکز کو مشتبہ ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس سےعمارت کی چھت جزوی تباہ ہوگئی۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے میں سی آئی اے ایجنٹ یا اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں یا نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سی آئی اے ہی نے حملے کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کے گھر کا تعین کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب سی آئی اے ایران حکومت کیخلاف جنگجووں کو مسلح بغاوت کےلیے کھڑا کرنے پر کام کررہی ہے جن میں کرد جنگجو بھی شامل ہیں۔ ادھر دبئی میں بھی امریکی قونصل خانے پرڈرون حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی جس پر ہنگامی ٹیموں نے بر وقت قابو پا لیا۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر تک سنی گئی۔ دبئی حکومت کا کہناہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔
دبئی میں امریکی قونصل
دبئی میں امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملے سے قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی قونصل خانے کی عمارت میں لگی آگ پر ہنگامی ٹیموں نے بر وقت آگ پر قابو پالیا، دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دبئی حکومت کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اب تک 1000 سے زائدحملوں کا سامنا کرناپڑا، دفاعی حکمت عملی میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ دوسری جانب امریکی اخبار نے سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سی آئی اے کے اسٹیشن پر پیر کے روز ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر قطری وزارت دفاع کے مطابق ایران نے قطرکی جانب 2میزائل داغے، ایک میزائل نے امریکا کے زیرانتظام العدید ائیربیس کونشانہ بنایا، اس حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا بیان: امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہاکہ دبئی میں امریکی قونصل خانے سے ملحقہ پارکنگ ایریا میں ڈرون حملہ ہوا، امریکی سفارتی دفاتربراہ راست حملوں کی زد میں ہیں، جنگ کے آغاز سے اب تک 9 ہزار امریکی مشرق وسطیٰ سے نکل چکے، ایک ہزار 600 امریکی شہریوں نے مشرق وسطیٰ سے نکالنے میں مدد کے لیے اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوبDanny Danon نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے تقریباً پوری ایرانی فضائی حدود پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
ایران میں رجیم چینج
امریکا کے ری پبلکن سینیٹر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزے گراہم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد سعودی عرب اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات معمول پر لے آئے گا۔ لنزے گراہم نے کہا کہ ان کی آج ہی سعودی عرب سے بات ہوئی ہے، اس میں اگر مگر کی بات نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے خاتمے پر سعودی عرب ابرا ہیمی معاہدے میں شامل ہو جائےگا جو سب سے بڑا انعام ہوگا۔
یقین نہیں کہ امریکی
جرمن چانسلر فریڈرک مرز Friedrich Merz کا کہنا ہے کہ یقین نہیں کہ امریکی اور اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایران سےایسا معاہدہ چاہتے ہیں جواس کا جوہری پروگرام ہمیشہ کےلیے ختم کر دے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کاخاتمہ ایران اورایرانیوں کےلیےاچھی خبرہوگی لیکن یقین نہیں کہ ہ امریکی اور اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے۔ دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور سڈنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل سمیت تمام ممالک کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔
اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست
امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر چک شومر کی زبان پھسل گئی۔ چک شومر ایران اسرائیل جنگ پر گفتگو کررہے تھے جہاں ایک موقع ایسا آیا کہ ان کی زبان پھسل گئی۔ امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر نے کہا کہ کوئی بھی اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپرنہیں دیکھنا چاہتا، غلطی کا احساس ہونے پر چک شومر نے وضاحت کی کہ کوئی بھی نیوکلیئر ایران نہیں دیکھنا چاہتا۔ چک شومر نے مزید کہا کہ یہ ٹرمپ کی جنگ ہے، انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ کے بعد ہماری تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کی جنگ کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی ہی نہیں ہے۔
ایران پر حملے کیلئے
دنیاایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان فوٹو: فائل ابوظبی : متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی وزیرمملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ عرب امارات اپنی فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ وزیرمملکت برائےبین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہاکہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کیلئے خطرہ ہے، امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی حل ممکن نہیں،کشیدگی خطےکو نقصان پہنچائےگی۔ ایرانی حملوں پر تہران میں اماراتی سفارتخانہ بند کر کےسفیر واپس بلا لیا۔ دوسری جانب ابوظبی اماراتی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ عرب امارات حالت جنگ میں ہے۔ ترجمان وزارتِ دفاع نے کہا کہ اماراتی مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں، اماراتی خودمختاری،سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
میں نے خود اسرائیل کا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ہی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو غلط ٹہرادیا۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران کیخلاف جنگ میں نہیں دھکیلا، ڈونلڈ ٹرمپ نے ذمہ داری لی کہ اگر کچھ ہوا بھی ہے تو وہ یہ کہ خود میں نے اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملے کے لیے آگے بڑھایا۔ اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ ایران پر اسرائیل حملہ کرنے جارہا تھا،جواب میں ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ تھا، اس لیے امریکا نے جنگ میں پہل کی۔ اس بیان پر امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس جواکھم کاسترو نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تسلیم کرلیا کہ امریکا کو اسرائیل نے ایران جنگ میں دھکیلا۔ ایران کی قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی پہلے ہی واضح کرچکے تھے کہ ایران جنگ میں پہل کرنا نہیں چاہتا تھا اور 300 سال کی طرح اب بھی جنگ میں پہل نہیں کی۔
تیسری عالمی جنگ چھڑ
برطانیہ کے سابق سینئر نیٹو کمانڈر سر رچرڈ شیریف کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے۔ رچرڈ شیریف SHIRREFF نے ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملے اور پھر ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ برطانوی اخبار کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سابق فوجی کی حیثیت سے وہ یہ بات بنا سوچے سمجھے نہیں کہہ رہے، حقیقت میں انہیں یہ خدشہ ہے کہ اس وقت دنیا جنگ عظیم سوم دیکھ رہی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنگ شروع تو ایک مقام پر ہوتی ہے مگر اکثر یہ کسی دوسرے مقام پر ختم ہوتی ہے۔
امریکا کے ایران میں
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہےکہ امریکی فوج نے ایران میں تقریباً 2،000 اہداف پر حملے کیے ہیں۔ سینٹکام کے مطابق امریکا نے ایران کی آبدوز سمیت 17 بحری جہازوں کو تباہ کیا، خلیج عرب، ہرمز اور خلیج عمان میں اب کوئی بھی ایرانی بحری جہاز موجود نہیں۔ امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے 500 بیلسٹک میزائل اور 2 ہزار سے زائد ڈرون داغے گئے۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کردیا گیا ہے ، ایران کی فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم کر دی۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی ہے۔ اہداف کے حصول تک ایران سے جنگ جاری رہے گی۔ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے بھی کہا کہ امریکا ایران کے میزائل پیڈز کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کے جوہری اوربیلسٹک میزائلوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ مارکو روبیو نے مقاصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایران کیخلاف غیرقانونی
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر الزبتھ وارن نے ایران کے خلاف جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی جنگ جھوٹ پر مبنی ہے۔ امریکی سینیٹ میں اقلیتی لیڈر چک شومر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی کی بریفنگ کے بعد وہ پہلے سے زیادہ تشویش کا شکار ہیں کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ جنگ کا جواز ہر گھنٹے بدل رہی ہے، کبھی رجیم چینج کی بات کی جارہی ہے تو کبھی نیوکلیئر ہتھیار، کبھی میزائل ، کبھی اپنا دفاع اور کبھی جارحیت، اگر جواز بار بار تبدیل کیا جارہا ہے تو اسکا مطلب ہےکہ کوئی حکمت عملی ہے ہی نہیں۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر الزبتھ وارن نے کہا ہے کہ کلاسیفائیڈ بریفنگ کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران سے متعلق کوئی منصوبہ نہیں، جتنا آپ سمجھ سکتے ہیں اس سے زیادہ بری صورتحال ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ صورتحال پر پہلے سے زیادہ فکرمند ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیرقانونی جنگ ہےجو جھوٹ پرمبنی ہے اوریہ ایران کی جانب سے امریکا کو بغیرکسی خطرے کے چھیڑی گئی ہے، وہ صورتحال پر مشتعل ہیں اور انہیں اس جنگ میں مارے گئے افرادکے بارے میں صدمے کا شکار ہیں اور جنگ ختم کرنے کے لیے ہر اقدام کریں گی۔ ادھر امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل (Richard Blumenthal) نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا اپنی زمینی فوج ممکنہ طور پر ایران بھیجنے والا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کو
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکی اسرائیلی انٹیلی جنس مہم کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے منصوبے کے تحت تہران کے ٹریفک کیمرے ہیک کیے گئے اور کئی سالوں تک ان کی ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل ہوتی رہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاستور اسٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مسلسل نگرانی میں رہی، مخصوص کیمرے سےکمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق الگورتھمز کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کی طرز زندگی، ان کے معمولات، گاڑی کھڑی کرنے کی جگہیں اور کام کے راستے معلوم کیےگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور سی آئی اے کو خامنہ ای کی میٹنگ کے وقت اور شرکاء کی پیشگی اطلاع تھی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہوگئے جس کے باعث حفاظتی عملہ ممکنہ وارننگ سے محروم رہا۔
ٹرمپ ایران میں قیادت
امریکی میڈیا نے کہا ہےکہ صدر ٹرمپ ایران کی قیادت کے خاتمےکی کوشش کر رہے ہیں مگر اس کے بعدکاکوئی منصوبہ موجود نہیں۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکاکا آمرانہ حکومتوں کوگراکر جمہوریت قائم کرنےکا ریکارڈ متنازع اور پیچیدہ رہاہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کاریکارڈ اُن مواقع پربھی متنازع رہا جب بعدکےمرحلےکےلیےواضح منصوبہ موجود تھا۔ امریکی میڈیاکے مطابق ایسی کوششیں زیادہ تر مایوسی کا سبب بنی ہیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں ایسے ممالک سامنےآئےجوبدستور تنازعات کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسے ممالک نے امریکا کےکردارکے خلاف بغاوت کی یاپھر مضبوط امریکی اتحادی شمار ہی نہیں ہوئے۔
ایران پر سخت ترین حملے
دنیاایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں: امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں: امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ فوٹو: فائل امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا کہ ایران پر سخت ترین حملے ہونا ابھی باقی ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج موجودہ امریکی فوجی آپریشن کا باضابطہ ہدف نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی مکمل توجہ ایران کے میزائل پروگرام، ان کی تیاری کی صلاحیت اور بحری طاقت کو تباہ کرنے پر مرکوز ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہےکہ ایران کے پاس کسی صورت جوہری ہتھیار نہ ہو۔ روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی عوام خود موجودہ حکومت کا تختہ الٹ دیں تو امریکا اسے خوش آئند سمجھے گا تاہم یہ موجودہ کارروائی کے مقاصد میں شامل نہیں۔ مارکو روبیو نے کہا ایران پر سخت ترین حملےہونا ابھی باقی ہیں تاہم ایران میں زمینی افواج داخل کرنےکی تیاری نہیں کی گئی۔
امریکا کی ایران کیساتھ
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 6 امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ سینٹکام کے مطابق ایران کے ابتدائی حملوں میں ہلاک مزید دو فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ امریاک نے 3 لڑاکا طیارے کویت میں گر کر تباہ ہونے کی بھی تصدیق کردی۔ امریکا نے خلیج عمان میں موجود تمام ایرانی جہاز تباہ کرنے بھی دعویٰ کردیا۔ ایرانی جہاز تباہی کے امریکی دعوے کے بعد پاسداران نے وارننگ جاری کردی، خبر دار کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل بند ہے، کسی بھی جہاز نے گزرنے کی کوشش کی تو جلا کر راکھ کردیں گے۔ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں امریکا سے تعلق رکھنے والے تیل بردار جہاز پر حملے کا بھی دعویٰ کردیا۔ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 555 ہوگئی، ایرانی ہلال احمر کے مطابق حملوں میں 131 شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔
خامنہ ای کا قتل مذہبی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی جنگ نہیں، ایران پر حملے سے متعلق علاقائی ممالک کو امریکا پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے مذاکرات کے بیچ ایران پر حملہ کرکے سفارت کاری کو دھوکا دیا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نےامریکی حملے میں جاں بحق160 طالبات کی قبروں کی تصویرشئیرکردی اور کہا کہ یہ وہ ریسکیو ہےجس کا ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔ ادھر سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہاکہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے۔
ہم نے لمبی جنگ کی
سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا کہ ایران نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، ہم اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ قیمت کچھ بھی ہو، دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر پچھتانا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ 300 سال کی طرح اس بار بھی جنگ میں پہل ہم نے نہیں کی۔ دوسری جانب ایران کی عبوری لیڈر شپ کونسل کے رکن آیت اللّٰہ علی رضا عرافی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی، اسرائیلی حملہ غلط فہمی کا شکار تخمینے پر مبنی ہے۔ عبوری لیڈر شپ کونسل کا رکن بننے کے بعد اپنے پہلے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کیخلاف غلط، نامناسب اور غیر منصفانہ اقدام کیا۔ آیت اللّٰہ علی رضا عرافی کا کہنا تھا کہ قیادت کونسل مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دے گی۔
امریکا نے اپنے شہریوں
امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کی ہدایت کردی۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی جانے والی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل بشمول مغربی کنارے اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی حفاظتی مسائل کی وجہ سے فوراً اپنے طور پر نکل جائیں۔ دوسری جانب کینیڈین حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طورپر دبئی چھوڑنےکی ہدایت کی ہے۔ کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کریں، زمینی راستے سےسعودی عرب یاسلطنت عمان پہنچیں۔ کینیڈین حکام نے کہا کہ کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خدشہ ہے، سکیورٹی صورتحال اچانک مزید بگڑ سکتی ہے، شہری فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہیں۔
فرانس نے جوہری ہتھیاروں
فرانس نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کردیا۔ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ یورپی اتحادیوں کے لیے امریکی سکیورٹی ضمانتوں سے متعلق صورتحال غیر یقینی ہے، فرانس اس بے یقینی کے تناظر میں جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا۔ دوسری جانب روسی صدر پیوتن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں سفارتی ذرائع سے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس سے پہلے کریملن نے ایرانی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے کی تصدیق کی اورکہا امریکا اور اسرائیل ایران کے عرب پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات معمول پرآنے کا عمل خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر جرمنی نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا اور جرمن وزیر خارجہ نے کہا حکومت کا اس تنازع میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ نیٹو نے بھی ایران جنگ میں شمولیت سے انکار کردیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب
ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ کیا، جس کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل نے کہا کہ اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ادھر اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق پاسداران انقلاب نے میزائلوں سے اسرائیلی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایران نے دونوں حملوں میں خیبر میزائل استعمال کیے اور کہا کہ صیہونی رجیم کے جرائم پیشہ وزیراعظم کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اعلامیے میں پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی موجودہ حالت یا انجام کے بارے میں ابھی معلومات نہیں۔ اس کے علاوہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکاکے6 فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا، ایران نے بحرین، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملے میں شہید ہونے والی 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شئیر کر دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی حملے میں شہید ہونے والی اسکول کی 160 طالبات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لکھا یہ وہ ریسکیو ہے جس کا ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔ عباس عراقچی نے لکھا کہ غزہ سے میباب تک، معصوم جانوں کو سفاکی سے قتل کر دیا گیا۔ شہید 160 کمسن طالبات کو میناب میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو مشترکہ طور پر حملے کیے تھے جنہیں امریکی صدر نے EPIC FURY کا نام دیا تھا، ان ہی حملوں کے دوران ایران کے شہر میناب میں ایلمینٹری اسکول کی طالبات امریکی حملے میں شہید ہوئی تھیں۔
امریکا کے پاس کن ہتھیاروں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ انہیں بتایا گیا امریکا کے پاس میڈیم اور اپر میڈیم ہتھیاروں کا لامحدودذخیرہ موجود ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے میڈیم اور اپرمیڈیم اسلحہ ذخائر جتنے آج بہتر ہیں اتنے پہلے کبھی نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہی ذخائر کے ذریعے جنگیں طویل عرصے تک کامیابی سے لڑی جا سکتی ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ اسلحہ دیگر ممالک کے بہترین ہتھیاروں سے بھی بہتر ہے، ایڈیشنل ہائی گریڈ ویپن کے بھی اچھے ذخائر موجود ہیں۔
ٹرمپ نے ایران میں
روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے کہا ہےکہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کا پاگل پن والا راستہ ترک نہ کیا تو یقینی طورپر تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔ ایک انٹرویو میں دیمتری میدودیف نے کہا کہ ایران تو امریکا اور اسرائیل کے حملے جھیل لےگا، لیکن حملہ کرکے امریکا نے ایرانی قوم کو متحد کردیا ہے، ایران دگنی توانائی سے کوشش کرےگا کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ سے امریکا اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کو زیادہ خطرے سے دوچارکردیا ہے، یہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جنگ ہے تاکہ وہ عالمی طور پر غلبہ قائم رکھ سکیں۔ سابق روسی صدر نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کا پاگل پن والا راستہ ترک نہ کیا تو یقینی طورپر تیسری عالمی جنگ شروع ہوجائے گی اور کوئی بھی بات اس کا نکتہ آغاز بن سکتی ہے۔ مزید براں میدودیف نے یورپی رہنماؤں کو انتہائی احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکاجانتا ہے روس سے نیوکلیئر تنازع کی قیمت کیا ادا کرنا پڑےگی، نیوکلیئرتنازع ہوا تو ہیروشیما اور ناگاساکی پر نیوکلیئر بم حملے بچوں کاکھیل نظرآئیں گے۔
امریکا کا پاسداران انقلاب
امریکا نے پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرکو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایکس پر بیان جاری کی گیا جس میں کہاگیا کہ ایران میں 1000 سےزائد اہداف کو نشانہ بنایا ، ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ جن اہداف کونشانہ بنایا ان میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹر شامل ہے۔ آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل سائٹس، ایرانی بحریہ کے جہازوں پر بھی حملہ کیا۔
امریکی اور اسرائیلی حملوں
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی فوج کے 7 کمانڈر شہید ہوئے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے 7 فوجی کمانڈر مارے گئے۔ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والوں میں بسیج کے میجر جنرل شہید محمد شیرازی بھی شامل ہیں، جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے دفتر کے سربراہ تھے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ریڈر جنرل شہید صالح اسدی، جو جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز میں انٹیلی جنس کے نائب سربراہ تھے، وہ بھی ان حملوں میں شہید ہوئے۔ واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران میں 1000 سےزائد اہداف کو نشانہ بنایا ، ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ جن اہداف کونشانہ بنایا ان میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹر شامل ہے۔ آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل سائٹس، ایرانی بحریہ کے جہازوں پر بھی حملہ کیا۔
امریکا نے ایران کی 48 اہم
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نےایران کی 48 اہم شخصیات کو ماردیا،پوری ایرانی لیڈرشپ ماری جا چکی ،بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ پاسداران انقلاب کی تنصیبات،ایرانی فضائی دفاعی نظام کونشانہ بنایا، 9 بحری جہاز اور ایرانی بحریہ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ماردیا، ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی، بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیارڈال دیں تو استثنا مل سکتا ہے۔ہتھیار نہ ڈالے تو موت کا سامنا کریں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا، مزید امریکیوں کی ہلاکتوں کا امکان ہے، امریکیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایرانی شہریوں کے ساتھ ہے، ایرانی عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا ملک واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ 4 ہفتے جاری رہ سکتی ہے، ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے، سعودیہ، بحرین،امارات، قطر، اردن کے لیڈروں سے بات کی، جنگ کے بعد ایران میں جمہوریت قائم ہوگی،بہت سے مثبت چیزیں ہوں گی۔
ایران پر اسرائیلی اور امریکی
ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تیل کی عالمی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ بحران جاری رہا تو تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ اس سال تیل کی عالمی قیمت پہلے ہی بڑھتے ہوئے 73 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی:
برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنےکی اجازت دے دی۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کیلئے اجازت طلب کی تھی۔ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکا کی درخواست قبول کر لی ہے، جس کے تحت ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے لیے برطانیہ کے فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ ایران کو خطے میں میزائل داغنے سے روکنے کے لیے کیا ہے، تاکہ معصوم شہریوں کی جانیں محفوظ رہیں، برطانوی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں نہ پڑیں اور ایسے ممالک کو نشانہ بننے سے بچایا جا سکے جو اس تنازع میں شامل نہیں ۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلیجی پارٹنرزد فاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں، برطانوی جانوں کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طیارے دفاعی کارروائیوں کے لیے فضا میں ہیں، ہمارے طیارے ایرانی حملوں کوکامیابی سے روک رہے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خلیجی پارٹنرزد فاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں، برطانوی جانوں کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طیارے دفاعی کارروائیوں کے لیے فضا میں ہیں، ہمارے طیارے ایرانی حملوں کوکامیابی سے روک رہے ہیں۔
امریکا میں 43 فیصد عوام
امریکا میں ہر 4 میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی نکلا، حملوں سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی ایک فیصد گر گیا۔ ایپسوس سروے کے مطابق27 فیصد افراد نے امریکی حملوں کی حمایت جبکہ 43 فیصد نے مخالفت کی۔ 29 فیصد اس بارے میں یقینی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکے۔ سروے میں حملوں سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی ایک فیصد گر گیا۔ سروے میں 56فیصد امریکیوں نے رائے دی کہ ٹرمپ بیرونِ ملک امریکی فوج کے استعمال کے لیے حد سے زیادہ تیار رہتے ہیں، 87 فیصد ڈیموکریٹس، 60 فیصد آزاد ووٹرز اور 23 فیصد ری پبلکنز نے بھی اسی مؤقف کی تائید کی۔ سروے کے مطابق 55 فیصد ری پبلکنز ایران پر حملوں کے حامی جبکہ 13 فیصد نے مخالفت کی۔ 44 فیصد آزاد ووٹرزکاکہنا ہے اگر تیل اورگیس کی قیمتیں بڑھیں تو جنگ کی حمایت نہیں کریں گے سروے 12 ہزار 82 افراد سے آن لائن کیا گیا، غلطی کا امکان 3 فیصد بتایا گیا۔
ایرانی سپریم لیڈر پر حملے
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ بھی جنگ میں شامل ہوگئی اور اس نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے انتقام کے طور پر اسرائیل پر میزائل اور ڈرون فائر کر دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے ردِعمل میں اسرائیل کی جانب میزائل اور ڈرون داغے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفہ میں میزائل ڈیفنس سسٹم پر حملہ کیا، یہ حملہ ایرانی سپریم لیڈر پر حملے کے انتقام کے طور پر کیاگیا، اسرائیل لبنانی مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے۔ حزب اللہ نے کہا کہ قیادت ہمیشہ اس بات پر زور دیتی آئی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل اور ہمارے قائدین، نوجوانوں اور عوام کے قتل نے ہمیں اپنے دفاع اور مناسب وقت اور مناسب جگہ پر جواب دینے کا حق دیا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے میزائل اور ڈرون امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ فائر کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ حزب اللہ کے پروجیکٹائلز کو ناکارہ بنا دیا گیا اور لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی
ابوظبی: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات سے انخلا کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض نیا ٹرانزٹ حب بن گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق دبئی اور ابوظبی سے امیر خاندانوں اور عالمی ایگزیکٹوز ریاض منتقل ہورہے ہیں۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امیر افراد دبئی سے سعودی شہر ریاض پہنچنے کیلئے ہزاروں ڈالر دینے کو تیار ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق ریاض سے یورپ جانے والے نجی طیارے کا کرایہ 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ عمان کا راستہ بند ہونے کےبعدریاض واحد محفوظ آپشن قرار دیا جا رہا ہے۔
اب تک مارے گئے
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملوں میں اب تک مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی فوج نے کہا کہ کویت میں امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑہ ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بنا، ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں آسکے۔ تاہم سینٹ کام نے 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو نے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا اور برطانیہ کے 3 تیل بردار جہازوں پر بھی حملے کیے ہیں۔ بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرونز سے حملہ کیا گیا، مسقط کے قریب بحری جہاز پر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہاہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائےگا،ایران کے بیٹے دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹے، طاقت سے جواب دیتے رہیں گے، پہلے سے طےاور مشق شدہ منصوبے کے تحت حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں۔
کویت میں امریکی
کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق طیارہ گرنےکی امریکا اور کویت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تاہم امریکی ایف 15 طیارے کا پائلٹ ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گرتے ہوئے ایف 15 طیارے سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف 15 لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد ایران کی جانب سے کویت سمیت مختلف خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اپنے بیان میں ایرانی فوج نے کہا کہ کویت میں امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
امریکا میں ہر چار
امریکا میں ہر چار میں سے صرف ایک شہری ایران پر امریکی حملوں کا حامی ہے۔ ایپسوس سروے کے مطابق ایران پر حملوں سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف بھی ایک فیصد گرگیا۔ 27 فیصد افراد نے امریکی حملوں کی حمایت کی اور43 فیصد نے مخالفت کی جب کہ 29 فیصد افراد اس بارے میں یقینی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جب کہ امریکا اور اسرائیل بھی ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت اعلیٰ فوجی حکام شہید ہوگئے ہیں۔
ایرانی حملوں کے بعد یو اے
ایرانی حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تہران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ اماراتی وزارت خارجہ نے کہاکہ سفارتخانہ بندکرنےکا فیصلہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیےکیا۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تہران میں سفارتخانے کی بندش اور سفیرسمیت سفارتی عملے کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے یو اے ای کی خود مختاری اور قومی سلامتی کےخلاف ہیں۔
ٹرمپ کےخود ساختہ
تہران: ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں اعلان کیا کہ ایران امریکا کےساتھ مذاکرات نہیں کرےگا۔ ایک اور بیان میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کےخود ساختہ خیالات نے مشرق وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا۔ اس سے قبل امریکی جریدے کو انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نئے ایرانی رہنما سے بات کرنے پر راضی ہیں، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے رہنما بھی ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے ایران پر امریکی اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جبکہ امریکا اور اسرائیل بھی ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
لبنان پر اسرائیلی
لبنان پر گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں 149 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لبنانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے وزیر انصاف نے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے شہر حیفا میں میزائل داغے تھے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ حملہ ایرانی سپریم لیڈر پر حملے کے انتقام کے طور پر کیا گیا ہے، اسرائیل لبنانی مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے۔ حزب اللہ نے کہا کہ قیادت ہمیشہ اس بات پر زور دیتی آئی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل اور ہمارے قائدین، نوجوانوں اور عوام کے قتل نے ہمیں اپنے دفاع اور مناسب وقت اور مناسب جگہ پر جواب دینے کا حق دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ حزب اللہ کے پروجیکٹائلز کو ناکارہ بنا دیا گیا اور لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔
ایرانی فوج کا حملوں میں 560
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ کویت اوربحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اب تک مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔ ایرانی فوج نے دعویٰ کیاکہ امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو 4 میزائلوں سے ہدف بنایا گیا۔ اس کے علاوہ روسی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا کہ بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 560 امریکی فوجی مارے گئے۔
امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ پاسداران انقلاب کی تنصیبات،ایرانی فضائی دفاعی نظام کونشانہ بنایا، 9 بحری جہاز اور ایرانی بحریہ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ماردیا، ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم ہوگئی، بہت سے لوگ ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیارڈال دیں تو استثنا مل سکتا ہے۔ہتھیار نہ ڈالے تو موت کا سامنا کریں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا، مزید امریکیوں کی ہلاکتوں کا امکان ہے، امریکیوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایرانی شہریوں کے ساتھ ہے، ایرانی عوام اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا ملک واپس لیں۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی
ابوظبی: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات نے غیر مصدقہ معلومات شیئر کرنے اور آن لائن افواہیں پھیلانے کے خلاف انتباہ جاری کر دیا۔ اماراتی سائبر سکیورٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔ حکام نے کہا ہے کہ سائبر سکیورٹی مشترکہ ذمہ داری ہے اور معلومات کی تصدیق کے بعد ہی شیئر کرنا قومی فریضہ ہے۔ حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا افواہوں پر یقین نہ کریں۔
ایسے اشارے ملے ہیں
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بڑا دعویٰ کردیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے لیکن خامنہ ای کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھاکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈربھی مارے گئے ہیں، خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو تباہ اورسینئرجوہری حکام بھی مارے گئے اور آنے والے دنوں میں دہشت گرد حکومت کے مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ ایران کے خلاف کارروائی جب تک ضروری ہوگا جاری رہے گی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کےکمپاؤنڈپر30 بم گرائےگئے، ایران میں 500 اہدف کو 200اسرائیلی طیاروں نےنشانہ بنایا۔ دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای ٹھیک اورمحفوظ مقام پرہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے جن میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہوگئے ہیں۔ ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب سات میزائل گرے تاہم ایران نے صدر مسعود پزشکیان اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے محفوظ رہنے کا اعلان کیا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مارے جاچکے ہیں۔ امریکی صدر نے ایران پر حملوں کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ وہ جو ایران میں بیشتر فیصلے کرتے تھے اب مارے جاچکے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا خامنہ ای ہمارے انٹیلیجنس اور ٹریکنگ سسٹم کو مات نہیں دے سکتے تھے، ہمارے اور اسرائیل کے مشترکہ کھوج کے سامنے وہ اور ساتھی کچھ نہیں کرسکتے تھے۔ امریکی صدر نے کہا خامنہ ای کی موت نہ صرف ایرانی عوام بلکہ دنیا کے لیے انصاف ہے ، ایران کے عوام کے لیےبڑا موقع ہے کہ وہ ملک کو واپس حاصل کریں۔ امریکی صدر نے اہداف کے حصول تک ایران پر شدید بمباری جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ یاد رہے کہ سینیر اسرائیلی حکام نے بھی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نےدعویٰ کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئےہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کےکمپاؤنڈپر30 بم گرائےگئے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر کو دکھائی گئی۔
ایران کا اسرائیلی وزارت
ایران نے امریکی و اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کردیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کے حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ ایران کے میزائل حملے کے بعد تل ابیب میں متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دوسری جانب عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دبئی مرینہ، دبئی ہلز میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ حکام کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو ناکارہ بنایاجارہاہے۔
شیخ زاید ہوائی اڈے
ابوظبی ائیرپورٹ انتظامیہ نے شیخ زاید ہوائی اڈے پر ڈرون حملے میں ایک شخص کے ہلاک اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے کے فوری بعد ہنگامی ٹیموں کو طلب کیا گیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔ ادھر دبئی میڈیا آفس نے بھی دبئی ائیرپورٹ پر حملے کی تصدیق کردی۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اماراتی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے 132 میزائلوں کو تباہ جبکہ 209 میں سے 195 ڈرونز مار گرائے گئے جبکہ 14 کے گرنے سے محدود نقصان ہوا۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق ڈرون تباہ کرنے کے دوران برج العرب کے بیرونی حصے میں آگ لگی، عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دبئی مرینہ، دبئی ہلز میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ کچھ دیر قبل اماراتی وزارت داخلہ نے میزائل حملے سے متعلق نیا الرٹ جاری کیا تھا۔ اماراتی وزارت داخلہ نے رہائشیوں کے موبائل فونز پر سکیورٹی الرٹ بھیجا اور کہا کہ رہائشی فوری طور پر شیلٹر میں چلے جائیں۔
جارح کو ہر صورت سزا
ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔ ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کی قیادت پر حملہ ایک سنگین اقدام ہے اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح کو ہر صورت سزا دی جائےگی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور دشمن کو اس اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔ پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی واضح کیا کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا دینےکاموقع ہاتھ سےجانے نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔ سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔
مجھے علم ہے خامنہ ای
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی کو ٹیلیفون پر انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایران میں اب کون ہے جو مؤثر انداز سے احکامات جاری کررہا ہے تاہم امریکی صدر نے ان ایرانی رہنما کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔ اس سوال پر کہ آیا ایران میں اب جو شخص احکامات جاری کررہا ہے وہ ایسا شخص ہے جسے وہ ایران کی قیادت کرتا دیکھنا چاہتے ہیں جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہاں میرے خیال میں ایسا ہی ہے، کچھ اچھے امیدوار ہیں۔ یاد رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔ ان کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایران پر حملے جنگی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایروانی نے کہا کہ ایران پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید ایروانی کا کہنا تھا ایران پر امریکا اور اسرائیل کےحملوں میں عام شہری مارے گئے، مناب شہر میں 100 سے زائد بچے مارے گئے، بے گناہ افراد کے قتل کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔ سعید ایروانی کا کہنا تھا سعودی عرب، روس اور پاکستان کی مذمت کو سراہتے ہیں، امریکی اور اسرائیلی حملے کو اعلان جنگ تصور کرتے ہیں، ہمیں عالمی قوانین کے تحت دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ پاسداران انقلاب کا اسرائیل اور امریکی اڈوں پر شدید حملوں کا انتباہ: دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے جلد اسرائیل اور امریکی اڈوں پر شدید حملوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔ جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی، ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، ایران کا ردعمل پورے خطے میں پھیل رہا ہے، پرامن حل کے علاوہ اورکوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملوں اور جوابی ایرانی کارروائی سے دنیا کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے، تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پرآنا چاہیے، ایران کے معاملے پرسفارتکاری کےمواقع کے ضائع ہونے پر افسوس ہے۔
برطانیہ بھی ایران کے
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی طیارے مشرق وسطیٰ میں آسمان میں موجود ہیں اور برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ برطانوی طیارے مربوط علاقائی دفاعی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ،ضروری ہے کہ کشیدگی کو کم کرکے مذاکرات کی طرف لوٹا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی، فرانس اور خطے کے دیگر رہنماؤں سے بھی بات کی جارہی ہے۔
ایران کے میزائل حملوں
امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل حملوں کے باوجود دبئی کی رونقیں برقرار ہیں۔ گزشتہ روز ایران کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا جو دبئی کے ایک مشہور ہوٹل کے قریب گرا تھا۔ ایران کے میزائل حملوں کے باوجود دبئی کی رونق برقرار ہیں، دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پرلائٹ شوکا سلسلہ نہ رُکا، رنگارنگ لائٹس سے دبئی کی خوبصورتی اجاگر ہوتی رہی۔ اس کے علاوہ شیخ محمد بن راشد المکتوم میدان ریس کورس گئے اور لوگوں سے ملے، دنیا کو پیغام ملا کہ دبئی میں زندگی کی رونقیں بحال ہیں۔
ایران پر حملہ:
معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایران پر امریکی حملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ نیو یارک ٹائمز نے صدر ٹرمپ کے ایران پر حملے کو لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے سے پہلے ٹرمپ نے نہ تو عوام کو واضح جواز فراہم کیا اور نہ ہی کانگریس سے باقاعدہ منظوری لی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ نے 2024 کی انتخابی مہم میں جنگیں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ گزشتہ ایک سال میں 7 ممالک میں فوجی کارروائیوں کا حکم دے چکے ہیں۔
ایران حملے میں پہل
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران حملے میں پہل کرنا چاہ رہاتھا، اس لیے صدر ٹرمپ کے پاس حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ انتظامیہ کے مطابق تہران کی سنجیدگی نہ ہونے پر صدر ٹرمپ نے حملے کا فیصلہ کیا، ایران یورینیم افزودگی برقرار رکھ کر ایٹم بم کی صلاحیت چاہتا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کو سویلین نیوکلیئر پروگرام کے کئی آپشنزدیے گئےتھے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے، ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آج سخت حملوں کا اعلان کیاہے، بہتر ہے وہ ایسا نہ کرے، ایران نے اگر ایساکیا تو انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔
ایران کی کمر میں چھرا
روس نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو جارحیت قرار دے دیا۔ سلا متی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روسی مندوب نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئےکہاکہ جارحیت کر کے ایران کی کمر میں چھرا گھونپا گیا، ایران کے خلاف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔ روسی مندوب کا کہنا تھا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے، عراق جنگ کے لیے بھی بے بنیاد دعویٰ کیا گیا تھا، مذاکرات کرنے والے ایران کے شہریوں پر حملوں کی یورپی ممالک مذمت نہیں کر رہے۔ روسی مندوب نے یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب سلا متی کونسل میں فرانس نے کہاکہ ایران اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے، خطے کے ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، ایران خطے میں عدم استحکام کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے، ایران بیلسٹک مزائل پروگرام پر مذاکرات کرے۔ اس کے علاوہ چینی مندوب نے بھی شہریوں پر حملوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کشیدگی فوری ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں۔
امریکی سینٹ کام نے
واشنگٹن: امریکی سینٹ کام نے ایران پر حملوں کی ویڈیو جاری کردی۔ امریکی سینٹ کام کی جانب سے 33 سیکنڈز کی ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں امریکی فوج کی جانب سے ایران میں اہداف کو نشانہ بناتےہوئے دکھایا گیا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے مشترکہ حملوں میں اب تک ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور سپریم لیڈرکے مشیر اعلیٰ علی شامخانی کی شہادت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ ان حملوں میں ایک لڑکیوں کے اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا جس طالبات سمیت 160 سے زائد افراد کی شہادت ہوچکی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کا ردعمل ہماری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہو گئی ہے۔ امریکی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے، ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ظاہر ہے اب یہ ایک دن پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہے کیونکہ انہیں بری طرح مار پڑ رہی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا ہے، ہم نے سوچا تھا کہ یہ اس سے دوگنا ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے دارالحکومت تہران سمیت متعدد شہروں پر میزائل حملے کیے تھے جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، ان کے مشیر علی شامخانی، وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ سمیت 200 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ ایران کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل سمیت خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل داغے گئے، جن خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور سعودی عرب شامل ہیں۔
امریکی حملوں کا
امریکی حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر چین نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی جبکہ برطانیہ نے بھی تہران میں تعینات سفارتی عملہ واپس بلالیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں ایران میں مقیم چینی شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکن ہو تو فوری طور پر ایران چھوڑ دیں، جبکہ فی الحال ایران کا سفر کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔ برطانیہ نے بھی تہران میں تعینات سفارتخانے کا عملہ واپس بلا لیا اور عملے کو ریموٹ طریقے سے کام کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ امریکا کے ممکنہ حملوں کے خدشات کے باعث کئی ممالک نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان یورینیم افزودگی کے معاملے پر مذاکرات کے دو روز ہو چکے ہیں اور عمانی حکام کے مطابق ایران یورینیم افزودگی 60 فیصد سے 3 فیصد کرنے پر آمادہ ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی مکمل طور پر ختم نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتا ہوں اور طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتا لیکن کبھی کبھار طاقت کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔
امریکا نے ایران کو
امریکا نے ایران کو لوگوں کو بے جاحراست میں رکھنے والا ملک قرار دے دیا۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ غیرملکی شہریوں کو حراست میں لینا بند کرے اور غیرقانونی طور پر گرفتار تمام امریکی شہریوں کو رہائی دے۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایسا نہ کیا تو ایران کے خلاف اضافی اقدامات کریں گے۔ انہوں نے امریکی شہریوں کو ایران نہ جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو ایران میں ہیں وہ فوری انخلا کریں۔
بولیویا میں ائیرفورس
بولیویا میں ائیرفورس کا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیوین ائیر فورس کے زیر استعمال سی ون 30 طیارے نے ال آلٹو انٹرنیشنل ائیر فورس سے اڑان بھری اور قریب ہی ایک مصروف شاہراہ پر گاڑیوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، طیارہ حادثے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔ بولیوین حکام کی جانب سے طیارہ حادثے کی وجوہات نہیں بتائیں گئی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
برطانوی جنگی جہاز
برطانیہ کے جنگی جہاز خلیج عرب سے واپس روانہ ہوگئے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے خلیجِ عرب سے اپنے جنگی جہاز کو واپس بلاتے ہوئے بغیر عملے والی کشتیوں اور ڈرون ٹیکنالوجی سے سمندری نگرانی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بحرین میں برطانوی فوجی ہیڈکوارٹر بدستور فعال رہے گا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 1980 کے بعد پہلی بار خلیج عرب میں برطانوی جنگی جہاز مستقل موجود نہیں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری برطانوی جہاز مائن سوئیپر بھی مارچ میں بحرین سے روانہ ہوگا جبکہ برطانوی جنگی جہاز فریگیٹ گزشتہ سال کے آخر میں واپس بلایا جاچکا ہے۔ اماراتی میڈیا نے مزید بتایا کہ دفاعی بجٹ میں کمی کے باعث برطانوی بحریہ کو محدود جنگی جہازوں کا سامنا ہے۔
یو اے ای میں
متحدہ عرب امارت میں انسدادِ گداگری مہم جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارت میں انسدادِ گداگری مہم جاری ہے جس کے تحت ریاست راس الخیمہ میں 19 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ایک گداگر سے 11 ہزار درہم یعنی 8 لاکھ 36 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں رمضان کے پہلے ہفتے میں 26 بھکاری گرفتارکیے گئے جن میں سے ایک بھکاری سے 20 ہزار درہم یعنی 15 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
ایران کے جوہری پروگرام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق حالیہ مذاکرات کے نتائج سے خوش نہیں۔ اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران ان مطالبات پر آمادہ نہیں جو امریکا کے لیے ضروری ہیں، اس لیے وہ مذاکرات کی موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ایران چاہتاہے تھوڑی بہت یورینیم افزودگی کرے لیکن ایران کو کسی بھی سطح پریورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی طاقت کے استعمال سے متعلق سوال پرجواب دیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتے لیکن بعض اوقات ایسا کرنا پڑتا ہے۔ ادھر عمان کے اعلیٰ سفارتکار نے دعویٰ کیا کہ ایران نے افزودہ یورینیم ذخیرہ نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔
یورپی یونین کا پاکستان
یورپی یونین نے پاکستان اور افغانستان سےکشیدگی میں کمی اور مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔ سربراہ ای یو خارجہ پالیسی کایاکلاس نے جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی تشدد کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان ڈی فیکٹو حکام سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیاکہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ ترکیہ نے بھیپاکستان اورافغانستان کے درمیان حالیہ تنازع حل کرانے کے لیے دونوں ملکوں کے حکام سے رابطہ کیا ہے ترک وزیر خارجہ ہقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے فون پر بات کی اور پھر افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی رابطہ کیا ۔ ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت کے لیے مخلصانہ کردار کی پیشکش کی۔
امریکاکا طالبان رجیم
امریکا نے طالبان رجیم کیخلاف پاکستان کے حق دفاع کی حمایت کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ امریکاافغان طالبان کےحملوں کےخلاف پاکستان کی حمایت کرتاہے۔ ایلیسن ہوکر نے کہا کہ ان کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔ پاکستان کوطالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے اور وہ اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل ہیں ، عظیم قیادت ہے ، یہ وہ 2 شخصیات ہیں جن کی میں واقعی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔
بھارت: کسی اور سے
بھارت میں ایک بوائے فرینڈ شادی والے دن اسٹیج پر دلہن کو گولی مار کر فرار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک شادی کی تقریب کے دوران یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کا رنگ اس وقت پھیکا پڑگیا جب مہمانوں میں موجود دلہن آرتی کماری کے بوائے فرینڈ نے اسٹیج کے قریب آکر اسے گولی مار دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیج پر دلہا دلہن کو پھولوں کا ہار پہنانے کی رسم جاری تھی کہ اس دوران ایک شخص آیا اور دلہن کو گولی مار کر فرار ہوگیا جس سے دلہن اسٹیج پر گر گئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیج پر گرنے کے بعد دلہن ہوش میں تھی جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دلہن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام دین بندھو ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
امریکی ائیر کرافٹ
امریکی ائیر کرافٹ کیریئر یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ یونانی جزیرےکریٹ سے اسرائیل کی جانب روانہ ہوگیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی طیارہ بردار جہاز جمعے تک اسرائیل کی بندرگاہ حیفا پہنچے گا۔ امریکی حکام کے مطابق امریکا اپنے 12 ایف 22 لڑاکا طیارے بھی اسرائیل بھیج چکا ہے، امریکا نے پہلی بار اسرائیل میں اپنے لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اور پنٹاگون نےامریکی لڑاکا طیاروں کی اسرائیل میں تعیناتی کی تصدیق نہیں کی۔ خیال رہے کہ امریکی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کررہا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے 19 فروری کو ایران کو معاہدہ کرنےکےلیے10 سے 15 روز دیے تھے۔
لاکھوں امریکی اپنے ہی
امریکا میں موجود مہنگائی اور معیارِ زندگی کے مسائل کے پیش نظر یورپی ممالک کے نرم ویزا قوانین اور ٹیکس مراعات امریکیوں کے لیے کشش بن گئے جس کے بعد امریکی شہریوں کی ریکارڈ ہجرت دیکھنے میں آئی ہے۔ دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مہنگائی، سیاسی کشیدگی اور طرزِ زندگی کے مسائل کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد ریکارڈ سطح پر ملک چھوڑ کر یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا منتقل ہو رہی ہے، جس سے امریکا پہلی بار کئی دہائیوں بعد منفی خالص ہجرت کا سامنا کر رہا ہے۔ امریکا جو تاریخی طور پر تارکینِ وطن کی منزل سمجھا جاتا تھا، اب شہریوں کی بڑھتی بیرونِ ملک ہجرت کے باعث ایک نئے رجحان سے گزر رہا ہے۔ 2025 میں اندازاً ڈیڑھ لاکھ افراد کے انخلا کے ساتھ امریکا میں وہ صورتحال پیدا ہوئی جو آخری بار عظیم کساد بازاری کے دوران دیکھی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی اور ویزا پابندیوں کو اس رجحان کا سبب قرار دیا تاہم اصل تبدیلی یہ ہے کہ امریکی شہری خود بڑی تعداد میں دوسرے ممالک منتقل ہو رہے ہیں۔
طالبان حکومت کے
طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق رات تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ افغان میڈیا نے بتایا کہ صوبے پکتیا میں طالبان منصوری کور پردو مرتبہ بمباری کی گئی۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ رات12بجےکے بعد قندھار میں پاکستانی طیارہ پرواز کرتا ہوا دیکھا گیا۔
ایران جوہری افزودگی
عرب سفارتکار نے ایران کی جانب سے معاہدے کا مجوزہ مسودہ امریکا کو پیش کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں عرب سفارتکار نے بتایا کہ امریکا کو پیش کیے گئے مجوزہ ایرانی مسودےکےمطابق ایران جوہری افزودگی60 فیصد سے3.6 فیصد تک لےآئےگا۔ عرب سفارتکار کے مطابق ایران نے مستقبل میں جوہری افزودگی7سال معطل رکھنےکی بھی پیشکش کی ہے۔ امریکا فی الحال صفر جوہری افزودگی کا مطالبہ نہیں کررہا: اسرائیلی میڈیا کادعویٰ دوسری جانب اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ امریکا فی الحال صفر جوہری افزودگی کا مطالبہ نہیں کررہا، امریکا ایران کا موجود جوہری ذخیرہ بیرون ملک منتقلی کامطالبہ کررہاہے لیکن ایران نے ملک میں موجود انتہائی افزودہ یورینیئم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے انتہائی افزودہ یورینیئم ڈائلیوٹ کرنے کی پیشکش کی ہے جب کہ امریکا ایرانی جوہری پروگرام 10سال تک معطل کرنے کامطالبہ کررہا ہے، ایرانی پیشکش امریکی مطالبات کو پورا کرنے کا امکان نہیں رکھتی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ قریبی مدت میں ایران پر امریکی فوجی حملے کا امکان دوبارہ بڑھ گیا ہے۔
ایران امریکا تناؤ:
ریاض: ایران امریکا تناؤ کے بعد تیل کی قیمتوں کے استحکام کے لیے سعودی عرب سرگرم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی تیل سپلائی کے اثرات کم کرنےکے لیے سعودی عرب نےتیل پیداواربڑھادی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی خام تیل پیداوار 3 سال کی بلند ترین سطح 70 لاکھ 30 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
ایران امریکا کشیدہ
ایران امریکا کشیدہ صورتحال کے باعث ڈچ ائیر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈچ ائیر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک پروازیں بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا نے اسرائیل، لبنان، اردن، قطر اور امارات سے اپنے شہری نکالنےکیلئے اقدامات شروع کردیے جب کہ امریکا نے 6 مزید ایف 22 طیارے مشرق وسطی روانہ کردیے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ایران کے گرد بہت بڑی فوج لگانے کا امریکا کا مقصد ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایران پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، تنازع کا واحد حل بات چیت اور سفارت کاری ہے ،پُرامن جوہری استعمال کا حق نہیں چھوڑیں گے۔
بل گیٹس نے ایپسٹین
مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اسٹاف سے معافی مانگ لی۔ بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کے اسٹاف سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان سے غلطیاں ہوئی ہیں جن سے ان کی انسانی بھلائی کے لیے کام کرنے والی فاؤنڈیشن کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ ان کا ایپسٹین کے جرائم میں کوئی حصہ نہیں، ایپسٹین سے تعلق رکھنے کا مقصد مخیّر افراد سے تعلقات بنانا تھا، انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہِیں کیا، نہ کوئی غیر قانونی کام ہوتے دیکھا۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے متعلق 30 لاکھ صفحات، ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر اور 2 ہزار ویڈیوز منظر عام پر لائی گئی تھیں۔
نیوزی لینڈ کی سابق
جیسنڈا آرڈرن نے جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے وہ عوامی طور پر زیادہ متحرک نہیں۔ اب انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ نیوزی لینڈ کی جگہ آسٹریلیا میں رہائش اختیار کرلی ہے۔ جیسنڈا آرڈرن کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم کا خاندان گزشتہ چند برسوں سے سفر کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ابھی جیسنڈا آرڈرن اپنے خاندان کے ساتھ آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور وہاں کام کر رہی ہیں، نیوزی لینڈ واپسی سے قبل وہ وہاں مزید وقت گزاریں گی۔ ان کے آسٹریلیا منتقل ہونے کی افواہیں اس وقت سامنے آئی تھیں جب آسٹریلین میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ جیسنڈا آرڈرن، ان کے شوہر اور 7 سالہ بیٹی سڈنی کے شمالی حصوں میں گھر تلاش کر رہے ہیں۔ اس خاندان کی آسٹریلیا منتقلی نیوزی لینڈ کے لیے دھچکا ثابت ہوگی جس کے شہری کمزور معیشت، مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث ریکارڈ تعداد میں بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2017 میں جیسنڈا آرڈرن 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین خاتون وزیراعظم بن گئی تھیں اور منتخب وزیراعظم کے طور پر بچے کو جنم دینے والی دوسری خاتون بھی بنی تھیں۔ اگلے 6 سال تک ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے کافی بحرانوں کا سامنا کیا اور ان کی جانب سے ہمیشہ ہمدردی، انسانیت اور نیک دلی وغیرہ پر زور دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں عالمی سطح پر لوگوں کی بہت زیادہ محبت ملی۔ انہوں نے جنوری 2023 میں اچانک اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرکے نیوزی لینڈ کے عوام کو حیران کر دیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی ہارورڈ یونیورسٹی میں لیڈر شپ، گورننس اور آن لائن انتہا پسندی کے موضوعات پڑھنے کے ساتھ ساتھ ان پر لیکچر بھی یدے۔ جون 2025 میں ان کی سوانح حیات شائع ہوئی تھی۔
ایران جوہری افزودگی
عرب سفارتکار نے ایران کی جانب سے معاہدے کا مجوزہ مسودہ امریکا کو پیش کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں عرب سفارتکار نے بتایا کہ امریکا کو پیش کیے گئے مجوزہ ایرانی مسودےکےمطابق ایران جوہری افزودگی60 فیصد سے3.6 فیصد تک لےآئےگا۔ عرب سفارتکار کے مطابق ایران نے مستقبل میں جوہری افزودگی7سال معطل رکھنےکی بھی پیشکش کی ہے۔ امریکا فی الحال صفر جوہری افزودگی کا مطالبہ نہیں کررہا: اسرائیلی میڈیا کادعویٰ دوسری جانب اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ امریکا فی الحال صفر جوہری افزودگی کا مطالبہ نہیں کررہا، امریکا ایران کا موجود جوہری ذخیرہ بیرون ملک منتقلی کامطالبہ کررہاہے لیکن ایران نے ملک میں موجود انتہائی افزودہ یورینیئم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے انتہائی افزودہ یورینیئم ڈائلیوٹ کرنے کی پیشکش کی ہے جب کہ امریکا ایرانی جوہری پروگرام 10سال تک معطل کرنے کامطالبہ کررہا ہے، ایرانی پیشکش امریکی مطالبات کو پورا کرنے کا امکان نہیں رکھتی۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ قریبی مدت میں ایران پر امریکی فوجی حملے کا امکان دوبارہ بڑھ گیا ہے۔
امریکی صدر ضرورت
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے معاملے پر پہلی ترجیح ہمیشہ سفارتکاری رہی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر وہ طاقت استعمال کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ہی ایران کے معاملے میں حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کانگریس کی اہم قیادت کو ایران سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ رائٹرز نے ایک باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ مارکو روبیو قانون سازوں کو ایران کے حوالے سے تازہ پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 فروری کو ایران کو معاہدہ کرنے کیلئے 10 سے 15 دن کی مہلت دی تھی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ بھی کانگریس سے خطاب کے دوران ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق اپنے مؤقف کا اظہار کریں گے۔
ڈچ سفارتکار ایران
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے حوالے سے روسی خبر ایجنسی نے ویڈیو جاری کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ائیرپورٹ پہنچا تو اس نے اپنا سوٹ کیس اسیکنر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی۔ معاملے پر تنازعہ کھڑا ہوا توڈچ سفارتکار کا سامان ضبط کرلیا گیا جس پر سفارتکار بغیر سامان واپس لیے ملک چھوڑ گیا تاہم دوسرے مندوب کو سامان نکالنے میں دیر ہوگئی جس پر یہ سامان کھول لیا گیا۔ ایلون مسک ایران میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کیلئے اسٹار لنک کی سہولت دینا چاہتے ہیں، ایران نے پچھلے برس سے اسٹار لنک کے استعمال، درآمد اور ڈسٹری بیوشن پر پابندی لگا رکھی ہے، انہیں غیرقانونی اشیا قرار دیا گیا ہے۔ ان کے استعمال کو ممکنہ مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے زمرے میں لایا جاتا ہے۔ اسٹار لنک استعمال کرنیوالوں کو قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے تہران ائیرپورٹ پر ڈچ سفارتکار کے سفارتی سامان کی ضبطی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے نیدرلینڈز میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کرلیا۔
امریکا میں تاریخی برفانی
شمال مشرقی امریکا میں آنے والے طاقتور برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، تیز ہواؤں اور برفباری سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں 3 فٹ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، جس نے کئی دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اسی طرح نیویارک سٹی کے معروف مقام سینٹرل پارک میں تقریباً 20 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سڑکیں، پارکس اور رہائشی علاقے مکمل طور پر برف میں ڈھک گئے۔ ریاست میساچوسٹس میں شدید برفانی طوفان کے باعث ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق ملک بھر میں 5600 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ متعدد ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ تیز ہواؤں اور شدید برفباری کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ امدادی ٹیمیں بجلی کی بحالی اور سڑکوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔ حکام نے خبردار کیا کہ برفباری اور شدید سردی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے مزید سفری مشکلات اور نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یہود مخالف سرگرمیاں
امریکی محکمہ انصاف نے یہود مخالف سرگرمیوں کو نظرانداز کرنے کے الزام میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ یونیورسٹی پر اپنے لاس اینجیلس کیمپس میں یہود مخالف ماحول میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایسے واقعات کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کرنا وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی انتظامیہ کی جانب سے مقدمے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اس سے قبل نومبر میں ایک وفاقی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو یونیورسٹی پر ایک ارب ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کرنے سے روک دیا تھا۔ یہ جرمانہ کیمپس میں مبینہ یہود مخالف سرگرمیوں کو روکنے میں ناکامی پر عائد کیا جانا تھا۔ اگست میں امریکی حکومت نے فلسطین حامی مظاہروں کے بعد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی 584 ملین ڈالر کی فنڈنگ بھی روک دی تھی۔
ایپسٹین فائلز میں
ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے پر نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین اور ناروے کے سابق وزیراعظم تھوربیورن جیگ لینڈ نے خود کشی کی کوشش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم تھوربیورن جیگ لینڈ نے مبینہ طور پر اپنی جان لینے کی کوشش کی، انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں 75 برس کے جیگلینڈ کی حالت نازک ہے۔ ناروے کے سابق وزیراعظم تھوربیورن جگلینڈ پر ایپسٹین کیس میں سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جگلینڈ ناروے کے سب سے اہم سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور وہ کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 2009سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، ناروے کی پولیس نے اس ماہ جگلینڈ کے گھروں پر چھاپے مارے تھے۔ یہ کارروائی ان دستاویز کے سامنے آنے پر کی گئی تھی جن کے مطابق جیگلینڈ کا ایپسٹین سے کئی برسوں کا تعلق تھا اور سابق وزیراعظم کو ایسپٹین نے ممالک کے دوروں اور لگژری رہائش کی پیشکش کی تھی۔
ٹیرف کی مدد سے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیرف کی مدد سےکئی جنگیں ختم کیں، ٹیرف کے باوجود تمام ممالک امریکا سے ڈیلز برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران امریکی صدر نے ٹیرف کے خلاف سپریم کورٹ کے حکمنامے پر شدید تنقید کی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج امریکی تاریخ میں امریکی سرحدیں محفوظ ترین ہیں، 9 ماہ میں ایک بھی غیرقانونی شخص امریکا میں داخل نہیں ہوسکا۔ ہم غیرقانونی امیگرینٹس کونکال رہےہیں، نہیں چاہتے کہ غیرقانونی امیگرینٹس امریکا میں ہوں۔ صدر ٹرمپ خطاب کے دوران بولے افغانستان کے دہشتگرد نے وائٹ ہاوس کے باہر خاتون اہلکار کو گولی ماری، افغانستان کے دہشتگرد کو امریکا میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔ معیشت اور مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کے دوسرے دور صدارت میں افراط زر میں غیرمعمولی کمی لائی گئی، انڈوں کی قیمتیں 60 فیصد کم ہوئی ہیں، 12 ماہ میں 18 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے ممکن بنائے۔ صدر ٹرمپ نے کہا امریکا آج پہلے سے کہیں زیادہ امیر اور بہتر ہے، صرف ایک سال میں نمایاں تبدیلی لائے ہیں، امریکا اتنا کامیاب ہورہاہے کہ ہم مزید کامیابیاں نہیں سمیٹ سکتے۔ ٹرمپ نے کہا بائیڈن دور میں ہم تباہی کے دہانےپرپہنچ گئے تھے، پہلے ہم مردہ ملک تھے اور اب سب سے زیادہ پسندیدہ ملک ہیں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ پچھلےسال انہوں نے کانگریس سے کہا کہ ٹیکس کٹوتی کریں اور ری پبلکنکز نے اس چیز کو ممکن بنایا، ٹیکس کٹوتی پر ہر ڈیموکریٹ نے مخالفت میں ووٹ دیا کیونکہ وہ ٹیکس میں اضافہ چاہتے تھے۔ امریکی رکن کانگریس آل گرین نے صدر ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج کیا ، صدرٹرمپ کےسامنے بینر لہرانے کی کوشش کی جس پر انہیں کانگریس عمارت سے باہر نکال دیا گیا۔
میکسیکن فورسز بدنام
میکسیکو میں سکیورٹی فورسز منشیات مافیا کے بدنام زمانہ اسمگلر ایل مینچو کے ٹھکانے پر اس کی محبوبہ کا پیچھا کر کے پہنچیں۔ میکسیکو حکام نے ڈرگ ڈیلر ایل مینچو کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کے روز آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز ایل مینچو کی محبوبہ کا پیچھا کرتے ہوئے ریاست جالیسکو Jalisco کے جنگل پہنچیں جبکہ آپریشن میں گینگ کے کئی اور کارندے بھی مارے گئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میکسیکو میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے منشیات اور جرائم پیشہ گروپس کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر میکسیکو پر حملے کی دھمکیاں دے رکھی ہیں ۔
یوکرین اور اسکے
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین اور اس کے اتحادی جس حد تک جا رہے ہیں اس پر انہیں پچھتاوا ہوگا۔ روسی انٹیلیجنس سروس ایس وی آر سے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ مخالفین جانتے ہیں اگر انہوں نے جوہری عنصر استعمال کیا تو اس کا انجام کیا ہوگا، روسی توانائی تنصیبات پر حملوں کی دھمکیوں سے یوکرین امن عمل تباہ کر رہا ہے۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا جس میں یوکرینی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث ہیں۔ روسی انٹیلی جنس کی برطانیہ و فرانس کیجانب سے یوکرین کو جوہری ٹیکنالوجی دینے کی تیاری کی اطلاعات روسی انٹیلی جنس کی برطانیہ اور فرانس کی جانب سے یوکرین کو جوہری ٹیکنالوجی دینے کی تیاری کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ روسی انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور فرانس یوکرین کو جوہری ہتھیاروں کے پرزے اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی تیاری میں ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر جوہری طاقتوں کے درمیان براہِ راست فوجی تصادم کے خطرات سے خبردار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ماسکو میں فرانسیسی سفارت خانے نے روسی انٹیلی جنس کی رپورٹ کو جھوٹا قرار دے دیا۔
ترک فضائیہ کا ایف
ترکیہ میں ترکش ائیر فورس کا ایف 16 جنگی طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائیہ کا جنرل ڈائنامکس F-16 فائٹنگ فالکن لڑاکا طیارہ بدھ کی صبح مغربی ترکیہ میں ایک ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارے نے صوبے بالیکیسر (Balikesir) میں 9 ویں مین جیٹ بیس سے اڑان بھری اور اڑان بھرنے کے فوراً بعد طیارے کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ وزارت دفاع کے مطابق طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہائی وے کے قریب سے طیارے کے ملبے کو تلاش کرلیا گیا جب کہ حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ائیر فورس کے میجر ابراہیم بولات کے نام سے کی گئی ہے۔ وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جب کہ صوبے کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارت میں ایک اور
بھارت میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں رنچی سے نئی دہلی جانے والا ائیر ایمبولینس گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 7 افراد سوار تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پیر کی رات ضلع چترا کے علاقے سیماریا کے قریب پیش آیا جہاں ائیر ایمبولینس ایک مریض کو علاج کے لیے رنچی سے نئی دہلی منتقل کررہی تھی۔ چترا کی ڈپٹی کمشنر کے مطابق طیارہ گھنے جنگل میں گرنے کے باعث فوری طور پر ہلاکتوں کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم طیارے میں سوار تمام افراد کے زندہ بچنے کی امید کم ہے۔ بیان کے مطابق طیارے نے شام 7 بج کر 34 منٹ پر کولکتہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا، تاہم کچھ دیر بعد اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں پر زیادہ ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے پر کھیلنے والے ممالک کو مزید سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو ملک امریکی سپریم کورٹ کے مضحکہ خیز فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا اس پر زیادہ ٹیرف لگے گا۔ امریکی سپریم کورٹ پچھلے ہفتے اپنے فیصلے میں ٹرمپ کی طرف سے دنیا کے ملکوں پر عائد ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا، قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ بطور صدر انہیں ٹیرف منظوری کے لیے کانگریس میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈیل نہیں ہوئی تو یہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کیین کے ایران پر امریکی حملے کے مخالف ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ امریکی صدر نے کہا کہ جنرل ڈینیل کیین سے متعلق کئی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں ہمارے ساتھ نہیں ہیں، ٹرمپ نے ان رپورٹس کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور یہ 100 فیصد غلط ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس حوالے سے وہ خود فیصلہ کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا وہ ایران کے ساتھ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے لیے بہت برا دن ہوگا، ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یاد رہے کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا اورایرانی وفودکے درمیان جمعرات کو اہم ملاقات ہوگی۔ جنیوا میں ہونے والی ملاقات میں امریکا کی جانب سےاسٹیووٹکوف اورجیرڈکشنر شریک ہوں گے۔
سعودی قیادت کی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر پاکستان کے باہم جڑے ہوئے بچے سفیان اور یوسف اپنے خاندان کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ پہنچنے پر جڑواں بچوں کو فوری طور پر کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال میں معائنہ اور علیحدگی کی سرجری کے امکان کا جائزہ لینے کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ شاہی عدالت کے مشیر شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر اور جڑواں بچوں کے لیے سعودی پروگرام کی میڈیکل اینڈ سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اس انسان دوست اقدام کے لیے قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیچیدہ حالات سے دوچار دنیا بھر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مشن جاری رکھا۔ اس سے قبل ریاض میں جڑواں پاکستانی بچیوں یارا اور لارا کی کامیاب علیحدگی کی سرجری کی گئی تھی۔ تنزانیہ،فلپائن،اور کئی ممالک کے 65 سے زیادہ بچیوں کی کامیاب سرجری بھی ہوچکی ہے۔ ان سرجریز کے تمام اخراجات خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برداشت کرتے ہیں۔
ایران میں حکومت مخالف
ایران میں حکومت مخالف احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق 8 جامعات میں طلبہ نے پیر کو دوسرے دن بھی حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نے ایرانی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے انقلاب ایران سے پہلے کے شیر اور سورج کی تصاویر والے ایرانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ کچھ مقامات پر مظاہرین اور فورسز میں جھڑپوں کی بھی اطلاع ملی ہے۔ یاد رہےکہ ایران میں جنوری میں بھی ملک گیر احتجاج کیا گیا ، اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔ امریکی صدر نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے بعد حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ نہ روکا گیا تو نتائج بہت بُرے ہوں گے۔
امریکا میں طلبہ میں
امریکی طلبہ میں لیپ ٹاپ بانٹنے پر اربوں ڈالرز خرچ کیے گئے، لیکن تعلیمی نتائج مایوس کن نکلے۔ امریکی جریدے فارچیون کے مطابق جنریشن زی ایسی پہلی نسل بن گئی، جس کی علمی و ادراکی صلاحیتیں اپنے والدین سے کم دیکھی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال اور اس پر غیر ضروری انحصار نے سیکھنے کی صلاحیت بڑھانے کی بجائے کمزور کردی۔ طلبہ میں لیپ ٹاپ بانٹنے کا پروگرام 2002 میں ریاست MAINE سے شروع ہوا اور پھر پورے امریکا میں پھیل گیا۔ صرف 2024 میں طلبہ کو ڈیجیٹل آلات کی فراہمی پر 30 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے گئے۔
جرمنی میں افغان شہری
افغان شہری نے جرمنی کے ایک معروف ٹرین اسٹیشن میں چاقو سے حملہ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ افغان چاقو بردار شخص نے جرمن ٹرین اسٹیشن میں یہوواہ وٹنس اسٹینڈ پر متعدد افراد کو نشانہ بنایا۔ اس دوران موقع پر موجود کچھ بہادر شہریوں نے حملہ آور کو قابو میں کرلیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ آور کو حراست میں لیا۔ حملہ آور کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ 2021 میں بھی وارزبرگ میں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک پناہ گزین نے چاقو سے حملہ کرکے 3خواتین کو ہلاک اور 9 افراد کو شدید زخمی کر دیاتھا۔
سعودی عرب سمیت
دنیاسعودی عرب سمیت 19 ممالک کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت سعودی عرب سمیت 19 ممالک کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت یہ تبدیلیاں بہت وسیع نوعیت کی ہیں، ان کے تحت فلسطین کی زمین کو نام نہاد اسرائیل کی ریاستی زمین قرار دیا جا رہا ہے: اعلامیہ/ فائل فوٹو سعودی عرب سمیت 19 ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت کردی۔ لیگ آف عرب اسٹیٹ (League of Arab States) کے سیکرٹری جنرلز اور اوآئی سی نے بھی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں بہت وسیع نوعیت کی ہیں، ان کے تحت فلسطین کی زمین کو نام نہاد اسرائیل کی ریاستی زمین قرار دیا جا رہا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ان اقدامات کے ذریعے اسرائیل کی غیرقانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کو تیزکیاجا رہا ہے، اسرائیلی انتظامیہ کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔ یاد رہے مشترکہ اعلامیہ سعودی عرب، برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، مصر، اردن، لگزمبرگ، ناروے، فلسطین، پرتگال، قطر، سلوینیا، اسپین، سویڈن اور ترکیے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
مڈٹرم الیکشن میں
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کی صبح سات بجے اسٹیٹ آف یونین خطاب کریں گے جس میں ڈیموکریٹس کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے دور صدارت کے اس پہلے خطاب کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ طویل خطاب ہوگا کیونکہ کہنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اراکین کانگریس سے اس خطاب میں ایران سے مذاکرات اور ان کی ناکامی کی صورت میں ممکنہ جنگ سے متعلق بات کی جائے گی۔ خطاب میں ٹیرف کا دفاع اور معیشت کا ذکر ہوگا، جرائم پر قابو پانے اور غیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف کارروائی پر بھی بات کیے جانے کاامکان ہے۔ صدر ٹرمپ مختلف امور پر قانون سازی کا بھی تذکرہ کریں گے اور دنیا میں مختلف جنگیں روکنے کا کریڈیٹ لیں گے۔ سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت گررہی ہے اور ری پبلکنز کو خدشہ ہے کہ وہ مڈٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کے ہاتھوں کم سے کم ایک ایوان میں شکست کھا جائیں گے۔ جیو نیوز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسٹیٹ آف یونین خطاب براہ راست نشر کرے گا۔
سفر کیلئے اجازت نامہ
برطانیہ میں بدھ 25 فروری سے دوہری شہریت کےحامل افراد کے لیے نئے قواعد نافذ ہوں گے، دُہری شہریت کے باوجود برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر ملک میں داخلے سے روکا جاسکتا ہے۔ برطانوی پاسپورٹ کے بغیر ملک میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن کروانا ہوگی، امریکا، کینیڈا اور فرانس سمیت 85 ممالک کے شہریوں کو بھی ای ویزا لینا ہوگا ۔ نئے قوانین کے مطابق برطانیہ آنے والے ایسے زائرین جن کے پاس برطانوی پاسپورٹ نہیں ہے، انہیں ملک میں داخل ہونے کے لیے ویزا، الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (ETA)، یاسرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ (حقِ استحقاق کی دستاویز) کی ضرورت ہوگی۔ مسافروں کو ان دستاویزات کے بغیر فلائٹ، فیری یا ٹرین پر سوار ہونے سے روکے جانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور حکومت نے ممکنہ زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنی مکمل دستاویزات تیار رکھیں۔امریکا، کینیڈا اور فرانس سمیت 85 ممالک کے شہریوں، جنہیں ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی تھی، 25 فروری 2026 سے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (ETA) کے بغیر قانونی طور پر برطانیہ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔ امیگریشن سسٹم کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب ایک اہم قدم: حکومت کا کہنا ہے کہ یہ امیگریشن سسٹم کو ڈیجیٹل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور مستقبل میں برطانوی سرحد پرکنٹیکٹ لیس آمد و رفت کی راہ ہموار کرتا ہے۔ اکتوبر 2023 میں ETA کے آغاز سے اب تک 1.33 کروڑ سے زائد مسافر کامیابی کے ساتھ درخواست دے چکے ہیں اور تیز رفتار و پرسکون سفر سے مستفید ہوئے ہیں، اب ETA سفر کا ایک بنیادی حصہ بن چکا ہے، بشمول ان مسافروں کے لیے جو کنیکٹنگ فلائٹس (متبادل پروازوں) کے ذریعے آتے ہیں اور برطانوی پاسپورٹ کنٹرول سے گزرتے ہیں۔ برطانیہ میں وزیر برائے ہجرت و شہریت، مائیک ٹیپ نے کہاہے کہ"ETA ہمیں ان لوگوں کو روکنے کی زیادہ طاقت دیتا ہے جو ملک کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور ہمیں امیگریشن کی ایک مکمل تصویر فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ETA مسافروں کے لیے بھی بہتر ہے، امیگریشن سسٹم کو ڈیجیٹل بنانا اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر سال برطانیہ آنے والے لاکھوں افراد سفر کے زیادہ ہموار تجربے سے لطف اندوز ہوں۔ جب ETA متعارف کرایا جا رہا تھا، تو اسے سختی سے نافذ نہیں کیا گیا تھا تاکہ سیاحوں کو نئی ضرورت کے مطابق ڈھلنے کا کافی وقت مل سکے۔ ETA کے لیے درخواست دینا آفیشل’UK ETA‘ایپ کے ذریعے تیز اور آسان ہے یہ وہی طریقہ کار ہے جو امریکا اور کینیڈا جیسے دیگر ممالک نے اپنی ٹریول اسکیموں کے لیے اپنایا تھا۔ETA کے لیے درخواست دینا آفیشل’UK ETA‘ایپ کے ذریعے تیز اور آسان ہے اور اس کی فیس 16 پاؤنڈ ہے جو کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں مناسب ہے۔ اگرچہ زیادہ تر لوگوں کو چند منٹوں میں خودکار طور پر فیصلہ مل جاتا ہے، لیکن مشورہ دیا جاتا ہے کہ ان چند کیسز کے لیے 3 ورکنگ ڈیز (کاری ایام) کا وقت رکھا جائے جن میں اضافی جانچ پڑتال کی ضرورت ہوتی ہے۔ برطانوی اور آئرش شہری، بشمول دوہری شہریت رکھنے والے ETA کی ضرورت سے مستثنیٰ ہیں۔ تاہم برطانوی حکومت دوہری برطانوی شہریت رکھنے والوں کو سختی سے مشورہ دیتی ہے کہ وہ 25 فروری 2026 سے برطانیہ کا سفر کرتے وقت بورڈنگ سے روکے جانے جیسے مسائل سے بچنے کے لیے اپنے پاس درست برطانوی پاسپورٹ یاسرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ کی موجودگی یقینی بنائیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ اکتوبر 2024 سے دوہری شہریت رکھنے والوں کو برطانیہ میں داخلے کے لیے درست دستاویزات رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں اور 2023 سے ETA کی تبدیلیوں کے بارے میں تشہیر کی جا رہی ہے۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ "برطانوی پاسپورٹ یا سرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ کے بغیر، ٹرانسپورٹ کمپنیاں (کیریئرز) اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتیں کہ مسافر برطانوی شہری ہے، جس کی وجہ سے تاخیر ہو سکتی ہے یا بورڈنگ سے روکاجا سکتا ہے۔
بر طانیہ کا جعلی ویزے
بر طانیہ نے جعلی ویزے پر کام دینے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پربیرونِ ملک سے ملازمین بھرتی کرنے پرپابندی عائد ہوسکتی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطا بق جعلی ویزا اسپانسرشپ کے کیسز میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ میں 25 فروری بروز بدھ سے دوہری شہریت کےحامل افراد کیلئےنئے قواعد نافذ ہوں گے، دہری شہریت کے باوجود برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر ملک میں داخلے سے روکا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوہری شہریت والوں کوبرطانیہ داخلےکیلئے ویزا، برطانوی پاسپورٹ یاسرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا، برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر الیکٹرانک آتھورائزیشن ETA یا سرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ درکار ہوگا۔ ای ٹی اے کے ذریعے خاندان کے افراد سے ملنے یا سیاحت کیلئے 6 ماہ تک برطانیہ میں قیام ممکن ہے۔
میکسیکو: ڈیڑھ کروڑ ڈالر
میکسیکو میں منشیات کا بڑا سرغنہ ال مینچو (El Mencho) فوجی آپریشن میں مارا گیا، ال مینچو طاقتور جرائم پیشہ تنظیم سی جے این جی کا سربراہ تھا۔ ایل مینچو کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر مقرر تھی، ڈرگ لارڈ کی ہلاکت کے بعد میکسیکو بھر میں صورتحال کشیدہ ہے اور مسلح افراد نے کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی متعدد ریاستوں میں سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔ ریاست جالسکو کے گورنر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ امریکا کا ردعمل: دوسری جانب ایل مینچو کی ہلاکت پر امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ال مینچو کی ہلاکت بڑی پیشرفت ہے جو میکسیکو، امریکا، لاطینی امریکا اور دنیا کے لیے اہم ہے۔ حکام کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ال مینچو شدید زخمی ہوا اور میکسیکو سٹی منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے آپریشن میں معلومات فراہم کیں، یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا تھا۔
ایران نے روس سے
ایران نے روس کے ساتھ ’وربا‘ ائیر ڈیفنس سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران نے گزشتہ برس اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران تباہ ہونے والے اپنے فضائی دفاعی نظام کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ خفیہ طور پر تقریباً 60 کروڑ ڈالر کے اسلحے کی خرایدری معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ہزاروں جدید کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے میزائل حاصل کیے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ گزشتہ برس دسمبر میں ماسکو میں طے پایا جس کے تحت روس تین سال کے دوران ایران کو 500 ’وربا‘ (Verba) لانچ یونٹس اور 2500 ’9M336‘ میزائل فراہم کرے گا۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ وربا روس کے جدید ترین پورٹیبل فضائی دفاعی نظاموں میں شمار ہوتا ہے، یہ کندھے پر رکھ کر فائر کیا جانے والا انفراریڈ گائیڈڈ میزائل ہے جو کروز میزائلوں، کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت ائیر ڈیفنس سسٹم کی ترسیل تین مرحلوں میں 2027 سے 2029 کے درمیان مکمل کی جائے گی،اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ان سسٹمز کی محدود تعداد پہلے ہی ایران کو فراہم کی جا چکی ہو۔
افغان طالبان ظالم
افغانستان میں طالبان کے خلاف برسرپیکار نیشنل ریززٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے سینیئر رکن اور سابق افغان وزیر انصاف فضل احمد مناوی نے کہا ہے کہ افغان طالبان ظالم گروہ ہے، انکے سرپر پڑنے والی ہر ضرب خوش آئند ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فضل احمد مناوی کا کہنا تھاکہ خدا کی زمین سے ظلم کا ختم ہونا ایک عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ایسے اقدام کا خیر مقدم کریں گے جو افغانستان اور عوام کیلئے فائدہ مند ہوں اور افغان طالبان ظالم گروہ ہے، ان کے سرپر پڑنے والی ہر ضرب خوش آئند ہے۔ فضل احمد مناوی کا کہنا تھاکہ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی اور تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اورخوست میں فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی کے سات مراکز کو نشانہ بنایا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق 70 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، زیادہ تر ہلاک دہشت گرد پاکستانی تھے۔
امریکا کے شمال
امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، ہزاروں پروازیں منسوخ جبکہ کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شمال مشرقی علاقے شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں اور اس وجہ سے 5 کروڑ40 لاکھ افراد کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی 6 ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے جن میں نیویارک، نیوجرسی، ڈیلاویئر،رہوڈ آئی لینڈ، کنیٹی کٹ اور میساچوسٹس شامل ہیں۔ برفانی طوفان کی وجہ سے امریکا بھر میں 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن نے نیویارک ائیرپورٹس پر گراؤنڈ اسٹاپ کی وارننگ جاری کر دی۔ نیویارک سٹی میں آج رات 9 سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کی کر دی گئی ہے۔ میئر ظہران ممدانی نے نیویارک سٹی میں اسکول بند رکھنے کاحکم دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی میں 18 سے 24 انچ اوربعض علاقوں میں 28 انچ تک برفباری کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ شمال مشرقی امریکا میں پیر کی صبح تک شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکا سے بات چیت
ایرانی صدر مسعودپزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، امریکی اقدامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعودپزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ حالیہ مذاکرات میں عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا اور حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ہم امریکا کے اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اورکسی بھی ممکنہ صورتِ حال کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی نمایندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے جنیوا میں جمعرات کو ملاقات ہو سکتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ہمیں اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ سفارتی حل کا اچھا امکان موجود ہے۔
مشرق وسطیٰ میں
واشنگٹن: ایران کے گرد بڑی فوجی اور بحری طاقت جمع کرنے کے باوجود ایران کی جانب سے ہتھیار نہ ڈالنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مایوس ہیں۔ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ صدر ٹرمپ نے ان سے سوال کیا کہ اتنے دباؤ اور بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں کر رہا۔ اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے استفسار کیا کہ ایران یہ کیوں نہیں کہتا کہ اسے ہتھیار نہیں چاہئیں، حالانکہ امریکا خطے میں اپنی عسکری موجودگی بڑھا چکا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مزاکرات کے دو ادور ہوچکے ہیں تاہم اب تک کوئی مثبت پیشرفت سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی قوت مزید بڑھا رہا ہے اور مزید ایک امریکی طیارہ بردار جہاں (ایئر کرافٹ کیریئر) بھی ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کا امریکا
اقوامِ متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارت کاری کے ذریعے تنازعات حل کرنے کی اپیل کر دی۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی فوجی نقل و حرکت، جنگی مشقوں اور بحری موجودگی پر تشویش ہے۔ گز شتہ روز ایران نے اقوامِ متحدہ کو خط میں خبردار کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں وہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا اور اس کے نتائج کی ذمے داری امریکا پر ہوگی۔ واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیاروں سے بھرا امریکا کا دوسرا بحرہ بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا جبکہ پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر لڑاکا طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ایران پر حملے میں امریکا ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائے گا، امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔
شمال مشرقی امریکا میں
امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے خطرے کے پیش نظر حکام نے الرٹ جاری کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طوفان اتوار کو مشرقی ساحل کے قریب خطرناک نوعیت کے بم سائیکلون میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اس طوفان سے نیویارک سٹی، بوسٹن، فلاڈیلفیا اور دیگر بڑے شہروں کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جہاں ایک فٹ یا اس سے زائد برف باری ہوسکتی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2017 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ نیویارک سٹی کے لیے باقاعدہ برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جو اس طوفان کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔ ماہرین نے برفانی طوفان کی وارننگ ڈیلاویئر، مشرقی میری لینڈ، نیوجرسی، نیویارک سٹی اور جنوبی نیو انگلینڈ کے علاقوں تک جاری کردی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق فلاڈیلفیا سے نیویارک اور بوسٹن تک کے علاقوں میں شدید برف باری کے باعث نظامِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ تیز ہواؤں کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ سے تجاوز کرسکتی ہے، جس کے نتیجے میں درخت گرنے اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خطرہ ہے۔ نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن کے ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مشرق وسطیٰ پر اسرائیلی
سعودی عرب نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے متنازع بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ صرف بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی ہیں بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ سعودی عرب نے اس معاملے پر امریکی محکمہ خارجہ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان کی نوعیت اور اس کے محرکات کو واضح کیا جائے۔ دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی امریکی سفیر کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف اشتعال انگیز ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، جس سے عالمی امن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سعودی عرب اور او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے بیانات کا نوٹس لے اور مشرق وسطیٰ میں امن، خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر نے کہا تھا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے، پورے خطے پر قبضہ اسکا حق ہے۔
بھارت: مسلمانوں پر
بھارت میں مسلمانوں پر ماہِ رمضان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ بھارت کے شہر حیدرآباد میں تراویح کے دوران جامعہ مسجد کے باہر ہندو انتہا پسندوں نے نعرے لگائے اور تیز میوزک بجا کر تنگ کرنے کی کوشش کی۔ ادھر ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں بھی ہندو قوم پرست تنظیم سے وابستہ ایک شخص نے راہ چلتے 3 مسلم شہریوں کو تشدد بنایا اور انہیں گالیاں بھی دی گئیں ۔ دوسری جانب بھارتی گجرات میں چلتی ٹرین میں تلاوت کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے بزرگ مسلمان مسافر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
بھارت: لڑکے کا گرل فرینڈ
بھارت: گروگرام میں ایک 19 سالہ لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں اور پولیس نے ان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے بتایا کہ 19 سالہ شیوم اور وہ لِیو اِن ریلیشن شپ میں رہ رہے تھے، دونوں میں شادی کی بات پر تکرار ہوئی۔ خاتون کے مطابق ملزم نے انہیں تین دن تک تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے جسم کے مختلف حصوں پر سینیٹائزر لگا کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق شِیوم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
برمنگھم: چاقو حملے میں
برمنگھم: چاقو کے حملے سے 18 سال کا برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جمعےکی شب نماز تراویح کے وقت اولڈ بری جامع مسجد کی کارپارکنگ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو حملےمیں 19 اور 22 سال کے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جبکہ 18 سال کا برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس کے مطابق ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارت میں تیز رفتار
بھارت میں تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 5 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع جھارسوگوڈا میں تیز رفتار ٹریلر نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار گاڑی میں موجود اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ مخالف سمت سے ایک تیز رفتار ٹریلر آیا اور پولیس گاڑی میں جا گھسا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں 5 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریلر ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے اور حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایران پر ممکنہ
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھ گئے، لڑاکا طیاروں سے بھرا امریکا کا دوسرا بحرہ بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیاروں سے بھرا امریکا کا دوسرا بحرہ بیڑا جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہوگیا جبکہ پرتگال میں امریکی فضائی اڈوں پر لڑاکا طیاروں نے پوزیشن سنبھال لی ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ایران پر حملے میں امریکا ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنائے گا، امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق اردن کے ائیربیس پر بھی کم از کم 60 لڑاکا طیارے کھڑے ہیں۔ ادھر ایران بھی سفارت کاری اور جنگ دونوں کے لیے تیار بیٹھا ہے۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ہمیں سر جھکانے پر مجبور کرنے کے لیے صف بندی کر رہی ہیں،ایران عالمی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے ایران کو معاہدے کے لیے 10 سے 15 روز کا الٹی میٹم دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد عالمی ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کی حیثیت سے دنیا بھر کے ممالک پر عائد 10 فیصد عالمی ٹیرف کو بڑھا کر 15 فیصد تک کر رہا ہوں۔ ٹرمپ نے کہاکہ ٹیرف میں شامل کئی ممالک ایسے ہیں جو کئی دہائیوں سے امریکا کا استحصال کرتے آرہے ہیں، میری انتظامیہ آنے والے مہینوں میں قانونی طور پر نئے اور قابلِ اجازت ٹیرف کا تعین کرے گی۔ واضح رہے کہ جمعہ کو امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف غیر قانونی قرار دیے۔ امریکی عدالت نے کہا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا ، یہ قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔ امریکی عدالت کی جانب سے دوسرے ملکوں پر اضافی ٹیرف غیر قانونی قراردیے جانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو چاہوں کرسکتا ہوں، ممالک کی خوشی زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ممالک پر فوری طورپر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا تھا۔
اب ٹیرف کیلئے
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ اب ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا۔ امریکی سپریم کورٹ کے ٹیرف سے متعلق فیصلے کے بعد امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران ٹیرف کم و بیش یہی رہیں گے جو اس وقت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹیرف کے لیے سیکشن 232 اور سیکشن 301 کا سہارا لیا جائے گا جنہیں عدالتوں میں کئی مرتبہ چیلنج کیا گیا مگر عدالتوں نے انہیں درست قرار دیا۔ امریکی وزیرخزانہ نے کہا کہ عدالت نے امریکی صدر کا اختیار چھین لیا لیکن ممالک کےلیے ایک ہی ٹیرف کی سطح پر واپس جائیں گے، طریقہ مختلف ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، جس کے باعث عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ امریکی عدالت نے کہا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا ، یہ قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔ عدالتی فیصلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو چاہوں کرسکتا ہوں، ممالک کی خوشی زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی۔
نائب امریکی صدر نے
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے سپریم کورٹ کا فیصلہ لاقانونیت پر مبنی قراردیدیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نائب صدر نے کہا کہ عدالتی فیصلہ صاف اور سادہ الفاظ میں قانون شکنی ہے اور اس سے صدر کے لیے امریکی صنعتوں اور سپلائی چین کے تحفظ کو یقینی بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ٹیرف عائد کرنے کے دیگر کئی اختیارات موجود ہیں اور وہ امریکی ورکرز کے دفاع اور انتظامیہ کی تجارتی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے ان اختیارات کو استعمال کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اب ٹیرف کے لیے دیگر قوانین کا سہارا لیا جائے گا۔
امریکی سینیٹر کی
امریکا کے ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بچوں کے قتل عام کی حمایت کر دی۔ ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ 7 اکتوبر واقعے کے بعد کے برسوں میں بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ مسیحی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا، یعنی بچوں کا قتل، عورتوں کا قتل، خاندانوں کا قتل جو عسکریت پسند نہیں تھے۔ سینیٹر لنزے گراہم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دوسری عالمی جنگ میں کیا کیا تھا؟ کیا ہم نے جرمنوں کو بھوکا مارتے ہوئے ایک منٹ بھی سوچا تھا، ہم نے ہر شہر پر بم پھینک کر ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے تھے، یہ جنگ ہے۔ آپ 7 اکتوبر کا موازنہ دوسری عالمی جنگ سے کر رہے ہیں؟ اس سوال پر لنزے گراہم نے کہا کہ بالکل کر رہا ہوں، یہ یہودی ریاست کے وجود کا خطرہ تھا، 7 اکتوبر کو یہ ہوا تھا کہ 1200 افراد کو ذبح کیا گیا، ریپ کیا گیا، قتل کیا گیا اور اس کی فلمیں بنائی گئیں اور یہ سب ریڈیکل اسلام پسندوں نے کیا جن کے بس میں ہوتا تو وہ ہر ایک یہودی کو قتل کر دیتے، میں دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ یہ نہیں سمجھتے کہ یہ اسرائیل کی بقا کے لیے خطرہ تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا؟ ری پبلکن سینیٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے برلن کو بھی ملبے کا ڈھیر بنایا تھا، ہم نے ٹوکیو کو بھی ملبے کا ڈھیر بنایا تھا، کیا ہم نے ایٹم بم گرا کر غلطی کی تھی تاکہ جاپان کے دورِ تشدد کو ختم کیا جا سکے؟ کیا ہم غلط تھے؟ اس لیے میرے خیال میں اگر اسرائیل کی جگہ میں ہوتا تو میں بھی وہی کرتا جو اسرائیل نے کیا، فوجی کامیابی کے بغیر انتہا پسندی کو توڑنے کا اور کوئی طریقہ نہیں ہے۔ کتنے امریکی ایسا سوچتے ہیں جیسا آپ سوچتے ہیں؟ اس سوال پر لنزے گراہم نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ زیادہ تر ری پبلکن ویسا ہی سوچتے ہیں جیسا میں سوچتا ہوں۔ انہوں نے انٹرویو لینے والی خاتون سے مزید کہا کہ اگر آپ ری پبلکنز کو نہیں جانتی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو کچھ پتا ہی نہیں ہے، جب معاملہ ریڈیکل اسلام کا آ جائے تو وہ ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ ہوں گے، اس کے علاوہ کوئی اور صورت ہو گی ہی نہیں۔
نائیجیریا میں مسلح
نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کم از کم 50 افراد کو قتل کردیا۔ رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے شام تقریباً 5 بجے حملہ شروع کیا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک کارروائیاں جاری رکھیں۔ حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگا دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ بھی کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران مسلح افراد نے متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ کے بعد متاثرہ افراد کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا، جہاں عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے خواتین اور بچوں کو بھی یرغمال بنایا۔ مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں
اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویو کے دوران مائیک ہکابی نے کہا کہ خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے اور پورے خطے پر قبضہ اسکا حق ہے۔ اگر اسرائیل دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ ٹھیک ہوگا۔ یاد رہے کہ دریائے نیل سے دریائے فرات تک کا تصور بنیادی طور پر ایک جغرافیائی اصطلاح ہے جس کا تعلق گریٹر اسرائیل کے شدت پسند نظریے سے ہے۔ یہ منصوبہ لبنان سے لے کر سعودی عرب کے صحراؤں اور بحیرہ روم سے لے کر عراق کے نہر فرات تک کے علاقے پر مشتمل ایک تصوراتی خطہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مائیک ہکابی کو گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں سفیر مقرر کیا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ممالک پر فوری طورپر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا، صدر نے اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔ وائٹ ہاؤس کے مطا بق 150 دن کےلیےامریکا درآمد ہونے والی اشیا پر 10فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی، بعض اشیا اس عارضی ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ مستثنیٰ اشیا میں معدنیات،کھاد، دھاتیں اور توانائی کی آلات شامل ہیں۔ زرعی مصنوعات، ادویات اور ادویات کا خام مال بھی درآمدی ڈیوٹی سے متثنیٰ ہوگا، نئی ڈیوٹی کا اطلاق امریکا میکسیکو کینیڈا معاہدے پر نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا، عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا، قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کے چند مخصوص ممبران پر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے، فیصلے سے دنیا خوش ہوگی مگر اس کی خوشی زیادہ دیر نہیں رہے گی ، ٹیرف سے ملنے والے منافع میں مزید اضافہ ہوگا۔ ٹرمپ نےفیصلہ مایوس کن قرار دیتے ہوئے ساری دنیا پر 10فیصد ٹیرف لگا نے کا اعلان کیا تھا۔
سابق برطانوی شہزادہ
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اور سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو رہا کردیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کی گاڑی کو تھانے سے نکلتے دیکھا گیا جس میں اینڈریو ماؤنٹ بیٹن پچھلی نشست پر بیٹھے نظر آئے۔ کمسنوں سے جنسی تعلق کےمجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ سرکاری دستاویز کی فراہمی کےشبہہ میں اینڈریو کو صبح گرفتار کیا گیا تھا،اینڈریوکو عام شخص کی طرح جیل میں رکھا گیا۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن کے مطابق اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے تاہم اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کے معاملے میں عمر قید سزا کا امکان نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو کو قانونی کارروائی یا جیل جانے کے لیے کوئی استثنیٰ حاصل نہیں۔ سابق شہزادے کی گرفتاری سے قبل بادشاہ یا بکنگھم پیلس کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر حالیہ دور میں گرفتار کیے گئے برطانیہ کے پہلے شاہی فرد ہیں۔
رمضان کے دوران ریاض
مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران ریاض الجنہ کی زیارت کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پہلے 2 عشروں میں مردوں کے لیے ریاض الجنہ کی زیارت کے 2 اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ مردوں کیلئے زیارت کا پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرا وقت رات 2 سے صبح 5 بجے تک کا ہے۔ اسی طرح خواتین کے لیے وقت رات 11 سے 1:40 اور صبح 6 سے 11 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ تیسرے عشرے میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے مردوں کے لیے3 اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے پہلا وقت صبح 11:20 سے رات 8 بجے، دوسرا وقت رات 11 سے12 بجے تک اور تیسرا وقت صبح 2 سے 5 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے تیسرے عشرے میں صبح 6 سے 11 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
ایپسٹین کو پینٹاگون
کمسنوں سے جنسی درندگی میں ملوث جیفری ایپسٹین کو امریکی وزارت دفاع کے ادارے پینٹاگون اور ایف بی آئی کی عمارتیں خریدنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ اسرائیل کے مبینہ جاسوس سے متعلق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری دستاویز میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ دستاویز کے مطابق عمارت کی فروخت کیلیے قیمت 116 ملین ڈالر تجویز کی گئی تھی، عمارت بیچی جاتی تو جیفری ایپسٹین امریکا کی سرکاری عمارت کا مالک بن جاتا۔ ایک ای میل میں ایف بی آئی کے مخبر نے ایپسٹین کو موساد کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔ ایپسٹین سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود براک سے قریبی تعلق میں تھا اور انہی کے زیر نگرانی جاسوسی کی تربیت حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ ایہود براک 2013سے 17 کے دوران 30 مرتبہ ایپسٹین کے نیویارک مینشن آئے تھے۔
10 دن میں ایران
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ 10 دن میں ایران کے بارے میں پتہ چل جائے گا ، ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، معاہدہ نہ کیا تو نتائج برے ہوں گے ۔ غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وقت آگیا ہےکہ ایران ہمارے ساتھ امن کے راستے پر چلے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کے لیے ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں رکھنے دیں گے، ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں گے تو خطے میں امن ممکن نہیں ہوگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اچھی بات چیت ہو رہی ہے، بامعنی معاہد کرنا چاہتے ہیں، تقریباً 10 دنوں میں ایران کے بارے میں پتا چل جائے گا، ہمیں ایران کے ساتھ کچھ کام کرنا ہے، ایران کو معاہدہ کرنا پڑے گا ورنہ نتائج برے ہوں گے۔ غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ ہم غزہ کے لوگوں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں،غزہ کی تعمیر نو اور استحکام کے لیے ممالک اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ 7 ارب ڈالرز سے زائد دیے جاچکےہيں امریکا 10 ارب ڈالرز دے گا، حماس معاہدے کے مطابق اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دے گا، غزہ اب مزید انتہاپسندی اور دہشت گردی کا گڑھ نہیں رہے گا۔ واضح رہے کہ غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں۔ اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ نے امن بورڈ کے شرکا سے گفتگو بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی جملوں کا تبادلہ ہوا۔
جنگ نہیں چاہتے
ایران نے امریکی جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن جواب سے خبردار کردیا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات فوجی جارحیت کے حقیقی خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی کشیدگی میں اضافہ مقصد ہے، تاہم اگر حملہ کیا گیا تو اپنے دفاع میں بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔ ایران نے مزید کہا کہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں خطے میں موجود مخالف قوتوں کے فوجی اڈوں، تنصیبات اور دیگر اثاثوں کو جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ ایرانی مشن نے اپنے خط میں امریکی صدر کی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ بھی دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا کو ڈیگو گارشیا اور RAF فیئر فورڈ کے ایئر فیلڈ استعمال کرنا پڑ سکتے ہیں تاکہ ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔ ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ صورتحال کا نوٹس لے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
ٹرمپ کا ایران کو
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر ایران کے خلاف محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایرانی فوجی یا سرکاری مقامات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق محدود حملے پر غور کامقصد ایران کو جوہری معاہدے پر مجبور کرنا ہے، ایران معاہدے کو قبول نہ کرے تو حملے کو وسیع جنگ تک بڑھایا جا سکتا ہے یاد رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی واضح کر چکے ہیں کہ وہ ایران کے معاملے پر سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو فوجی طاقت کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب میں بھی امریکی صدر نے دھمکی دی تھی اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اب وقت آگیا ہےکہ ایران ہمارے ساتھ امن کے راستے پر چلے۔
ایران کا آبنائے ہُرمز
ایران نے اپنے جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچز کے منصوبے کے پیش نظر نوٹم جاری کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جاری کردہ نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور فضائی حدود استعمال کرنے والے دیگر افراد کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور متعلقہ علاقوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایران نے رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں بھی کیں جبکہ جمعرات سے روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ ان مشقوں کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ایران کی جانب سے نوٹم ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب امریکا پہلے ہی ایران کے قریب اپنے جنگی جہاز تعینات کر چکا ہے۔
یو اے ای نے
متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک میں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق یو اے ای میں رمضان المبارک میں 3 ہزار 296 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیاگیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق دبئی کی جیلوں سے ایک ہزار 856 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق رمضان میں قیدی نئی زندگی کا آغاز کر سکیں گے۔ رہائی پانے والے قیدیوں کے واجب الادا قرض اماراتی صدر ادا کریں گے۔
کیلیفورنیا میں برفانی
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے لیک ٹاہو میں برفانی تودہ گرنے سے 8 سیاح ہلاک اور ایک لاپتا ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیواڈا کاؤنٹی کے شیرف شانن مون کا کہنا ہے کہ سیاح برفانی تودے کی زد میں آئے تھے، 6 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے بتایا کہ شمالی کیلیفورنیا کے سیرا نیواڈا پہاڑوں میں 3 روزہ دورے میں شامل 6 سیاح پہلے بھی مختلف واقعات میں زخمی ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا ہےکہ شدید موسمی حالات کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں تاحال برف کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور انہیں فوری طور پر نکالنا ممکن نہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں مزید تقریباً 3 فٹ برف پڑ چکی ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ حکام نے خبردار کیا کہ علاقے میں اب بھی برفانی تودہ گرنے کا خطرہ برقرار ہے۔
یو این ماہرین نے ایپسٹین
اقوام متحدہ کے ماہرین نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں موجود الزامات کو ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم قرار دے دیا۔ ماہرین نے مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں موجود الزامات کو ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیتے ہوئے ایپسٹین فائلز کیس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ماہرین کے مطابق ایپسٹین کی لاکھوں فائلیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایک عالمی مجرمانہ نیٹ ورک موجود تھا جس نے ایسے اقدامات کیے جو قانونی طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں امریکی جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی کمسن بچوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث سے متعلق معلومات پر مبنی فائلز جاری کی گئیں۔
امریکی حملے کے
ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دفاعی اور ہنگامی اداروں کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران ممکنہ طور پر اسرائیل پر میزائل حملہ کر سکتا ہے جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور قریبی بنکرز یا محفوظ مقامات سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے اور فوری ردعمل کے لیے اقدامات مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ خطرے کے باعث ملک بھر میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
قابض اسرائیلی انتظامیہ
قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امام کو ایک ہفتے کے لیے بے دخل کردیا۔ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح کے لیے فلسطینی امام پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شیخ محمد العباسی کو بغیر کوئی وجہ بتائے مسجد اقصیٰ کے احاطے سے حراست میں لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیلی حکام کے مسجد اقصیٰ کے خلاف اقدامات بڑھ رہے ہیں اور نمازیوں کے مسجد میں داخلے پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی پولیس کے نئے چیف نے رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے داخلے کا وقت بڑھا کر 5 گھنٹے کردیا۔
امریکی فوج رواں ہفتے
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ امریکی میڈیا نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی پر غور و فکر میں کافی وقت صرف کیا جارہا ہے اورساتھ ہی مختلف عسکری اور سیاسی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ بھی اس بارے میں بہت زیادہ وقت سوچنےمیں گزار رہے ہیں۔ امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ فوجی اہلکار اپنی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں اور خطے میں کسی بھی ہنگامی کارروائی کے لیے الرٹ ہیں۔ یاد رہے کہ ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران ممکنہ طور پر اسرائیل پر میزائل حملہ کر سکتا ہے جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور قریبی بنکرز یا محفوظ مقامات سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آسٹریلیا میں قومی ہاکی
ورلڈکپ کوالیفائینگ راؤنڈ میں شکست کے بعد وطن واپسی پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے سنسنی خیز انکشاف کردیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد بٹ نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں سےآسٹریلیا میں کچن،برتن،کپڑے،باتھ روم صاف کرائے گئے،کھاناخودپکایا،سڑکوں پر رہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا کہ صبح اُٹھ کر کچن اور برتن صاف کرنے کے بعد کھلاڑی میدان میں کیا کھیلے گا؟ جو ہم سے زیادتیاں ہوئی ہیں وہ ہم جانتےہیں، ہمیں کہاگیاکہ پلئیر تین وقت کا کھانا 115 ڈالر میں کھائیں گے۔ عماد بٹ نے کہا ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے بہت جھوٹ بولا ۔ موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ بالکل کام نہیں کرسکتے۔ عماد بٹ نے کہا کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوڈ آف کنڈکٹ نہیں مانتے، مطالبہ کیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کا نوٹس لیا جائے۔ عماد بٹ نے زور دیا کہ ٹیم کو غیر ملکی کوچ کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ باہر کوئی بات نہیں کریں گے ورنہ پابندی لگ جائے گی۔ دیگر کھلاڑیوں نے کہاکہ آسٹریلیا میں سڑکوں پر رہے، ٹیم کا مورال ختم ہوچکا تھا ۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نورالصباح نے کہاکہ ہم نے آسٹریلیا میں ہوٹل کی بکنگ کرائی تھی لیکن ہاکی فیڈریشن نے کینسل کرادی، اس کی ذمہ دار پاکستان ہاکی فیڈریشن ہے۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری وزیراعظم کو بھیجی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف نے بد انتظامی کا نوٹس لے رکھا ہے۔
جوہری مذاکرات:
جنیوا میں عمان کی ثالثی میں ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ بالواسطہ بات چیت کے اختتام پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ امریکا کے ساتھ بنیادی اصولوں سے متعلق مفاہمت پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا جلد کسی معاہدے پر پہنچنے کا امکان نہیں لیکن عملی شروعات ہوگئی ہیں، دونوں فریقین ممکنہ معاہدے کی دستاویزات پر کام کریں گے اور ان کا تبادلہ کریں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے بتایا کہ اب بھی ایسے موضوعات ہیں جن پر کام ہونا ہے، طاقت کے استعمال کی امریکی دھمکیوں کا اب فوری خاتمہ ہوجانا چاہیے۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی نمائندگی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے کی۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کے روح پرور مناظر نے دیکھنے والے کا دل موہ لیا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دنیا بھر سے آئے ہزاروں مسلمان بارگاہ الہیٰ میں سجدہ ریز رہے، ماہ رمضان پانے پر شکر اور مغفرت کی دعائیں کی گئیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر ، کویت ، بحرین ، عراق ، یمن ، لبنان ، فلسطین اور افغانستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا جہاں آج پہلا روزہ ہے۔ اس کے علاوہ ترکیے ، سوئیڈن ، آسٹریلیا ، مصر ، عمان ، ملائیشیا ، سنگاپور ، برونائی ، انڈونیشیا ، فلپائن ، آذربائیجان ، قازقستان ، کرغزستان ، ازبکستان ، فرانس اور جاپان میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔ ادھر امریکا ، کینیڈا ،بیلجیئم اور برطانیہ میں کمیونٹی تقسیم ہے، بعض نے آج اور دیگر نے جمعرات سے آغاز رمضان کا اعلان کیا۔
ایران کے پاس جوہری
واشنگٹن: نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہےکہ امریکا کی پہلی ترجیح یہ ہےکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ ایک بیان میں جےڈی وینس نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بعض صورتوں میں تعمیری رہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی پہلی ترجیح یہ ہےکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں، اس لحاظ سےبات چیت اچھی رہی تاہم ایران صدر ٹرمپ کی معین کردہ بعض ریڈ لائنز پر بات چیت کیلئے تاحال تیار نہیں ہے۔ جےڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہم اس پر کام جاری رکھیں گے لیکن صدر ٹرمپ کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ جب چاہیں یہ کہہ سکتے ہیں کہ سفارتکاری اپنے فطری انجام کو پہنچ چکی ہے۔ نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ اس بات کی نوبت نہیں آئے گی، اگر ایسا ہوا تو یہ صدر پر منحصرہے جب کہ جےڈی وینس نے ریڈ لائنز کی وضاحت کرنے سے گریز کیا۔
بنگلا دیش کے نومنتخب
بنگلا دیش کے نو منتخب وزیراعظم طارق رحمان نے حلف اٹھالیا۔ ڈھاکا میں نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہوئی،پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیراحسن اقبال تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔قبل ازیں بی این پی کے ارکانِ پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر طارق رحمان کو قائدِ ایوان اور وزیرِاعظم منتخب کیا۔ ڈھاکا،عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹریونس نے استعفیٰ دے دیا بنگلا دیش کے عبوری سربراہ اور نوبیل امن انعام یافتہ رہنما محمد یونس نے قوم سے الوداعی خطاب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، آزادیٔ اظہار اور بنیادی حقوق کا سفر جاری رہنا چاہیے۔ عبوری حکومت آج اپنی ذمہ داریاں مکمل کر رہی ہے اور عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اقتدار نئی منتخب قیادت کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ دو تہائی اکثریت کے بعد بی این پی کا بھارت سے شیخ حسینہ کی فوری حوالگی کا مطالبہ یاد رہے گزشتہ ہفتے ہونے والے عام انتخابات میں بی این پی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔
دبئی کے پوش علاقوں
دبئی کے پوش علاقوں دبئی مرینا اور پام جمیرا میں ہائی ٹیک سائبر بینک فراڈ پکڑا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے جدید نوعیت کا فراڈ نیٹ ورک قائم کیا تھا جس کے لیے خصوصی آئی ٹی آلات اور سگنل جیمرز غیر قانونی طور پر متحدہ عرب امارات میں اسمگل کیے گئے، ان آلات کی مدد سے گروہ نے ایک شیڈو موبائل نیٹ ورک قائم کیا۔ حکام کے مطابق اصل موبائل فریکوئنسیز کو بلاک کر کے ان کی جگہ جعلی نیٹ ورک استعمال کیا گیا جس کے ذریعے شہریوں کو بینکوں اور دیگر اداروں کے نام سے جعلی ایس ایم ایس پیغامات بھیجے گئے۔ مستند بینک لوگوز اور قابلِ اعتماد زبان استعمال کر کے آن لائن بینکنگ صارفین کو دھوکا دیا گیا اور انہیں نقصان دہ لنکس پر کلک کرنے پر آمادہ کیا گیا جہاں ان کا ذاتی اور مالیاتی ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ بعد ازاں اسی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے متاثرین کے اکاؤنٹس سے رقوم منتقل کی گئیں۔ فراڈ کا انکشاف اس وقت ہوا جب دبئی مرینا کے رہائشیوں نے مشکوک پیغامات موصول ہونے پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے ماہرین نے سگنلز کا سراغ لگا کر نیٹ ورک کا پتا چلایا۔ بعد ازاں پولیس نے پام جمیرا میں ایک گاڑی کا سراغ لگایا جس میں جیمنگ ڈیوائسز، ریسیورز، کمپیوٹرز اور برقی آلات موجود تھے۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے تمام آلات ضبط کر لیے گئے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی جبکہ سزا مکمل کرنے کے بعد انہیں ملک بدر بھی کیا جائے گا۔
سعودیہ میں پہلا روزہ کب
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ سعودی فلکیاتی تنظیم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔
امریکا: آئس ہاکی میچ
امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ میں آئس ہاکی میچ کے دوران فائرنگ سے حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے حملہ آور نے خود کو بھی گولی ماری، فائرنگ کا واقعہ خاندانی جھگڑے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے آئس ہاکی ارینا میں اپنی بیوی اور دو بچوں پر فائرنگ کی، بیوی موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ دو بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں، رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔
تہران معاہدہ کرنا چاہتا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل ہوں گے۔ ائیرفورس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ مذاکرات انتہائی اہم ہوں گے اور وہ ان میں براہ راست نہیں بلکہ بالواسطہ کردار ادا کریں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران ماضی میں مذاکرات کے دوران سخت مؤقف اختیار کرتا رہا ہے، تاہم گزشتہ سال امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد تہران کو اپنے مؤقف کے نتائج کا اندازہ ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس بار ایران مذاکرات کیلئے سنجیدہ دکھائی دیتا ہے اور ممکنہ طور پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب اوریو اے ای کےدرمیان جھگڑے میں ملوث نہیں تاہم وہ اسے حل کرسکتے ہیں۔ یاد رہے امریکا اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم مذاکرات جنیوا میں متوقع ہیں۔
امریکی طیارہ بردار بحری
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران پر یومیہ 800 فضائی حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے، جو کسی بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کے اثرکو زائل کرنے کےلیے کافی سمجھی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں امریکی جنگی سازوسامان اور فوجی موجودگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ ابراہام لنکن ایران کے مزید قریب پہنچ گیا اور اب امریکی بحری بیڑہ ایرانی ساحل سے 700 کلو میٹر کے بجائے صرف 240 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحری اور فضائی طاقت میں اس اضافے کا مقصد خطے میں اپنی عسکری برتری کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائی کی صلاحیت کو یقینی بنانا ہے۔
غیر قانونی طور پر یورپ
ترکیے کے حکام نے غیر قانونی طور پر یورپ جانےکی کوشش کرنے والے 18افغان مہاجرین کو صوبہ ادرنہ سےگرفتار کرلیا۔ ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار افغان مہاجرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں ملک بدری کی کارروائی کے لیے متعلقہ مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترک سرحدی فورسز کے مطابق یہ گرفتاری ایک ایسے آپریشن کے دوران عمل میں آئی جس کا مقصد زمینی راستوں کے ذریعے یورپی ممالک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو روکنا تھا۔ ادرنہ یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کے لیے اہم راہداری سمجھا جاتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں افراد گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ترک ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائیگریشن مینجمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکینِ وطن کو حراست میں لیا گیا جن میں 42 ہزار سے زیادہ افغان شہری شامل تھے۔
بورڈ آف پیس کے رکن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں غزہ میں تعمیرِ نو اور انسانی امداد کے لیے 5 ارب ڈالر سے زائد کے وعدے کا اعلان کریں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ رکن ممالک نے اقوامِ متحدہ کی منظوری سے قائم کی جانے والے اسٹیبلائزیشن فورس اور مقامی پولیس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا بھی عزم کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق جمعرات کو ہونے والا اجلاس اس گروپ کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوگا جو ڈونلڈ ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں منعقد ہوگا، اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔ اس بورڈ کے قیام کی توثیق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کے ذریعے کی گئی تھی، جو ٹرمپ انتظامیہ کے اس منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔ خیال رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شریک ہوں گے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ بورڈ آف پیس کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس سے پہلے حماس نے غزہ میں امن فورس بھیجنے والے ممالک کے لیے شرائط واضح کردی ہیں۔ حماس کا کہنا ہےکہ امن فورس سرحد پر رہے اور فلسطین کے سول، سیاسی اور سکیورٹی امور میں مداخلت نہ کرے۔ حماس کے ترجمان نے واضح کیا کہ غزہ میں عالمی فورس پر اعتراض نہیں اگر وہ فریقین کےدرمیان حفاظتی تہہ کےطور پرہوں۔ ترجمان نے فلسطین کے داخلی امور میں مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی اہلکاروں نے مداخلت کی تو فلسطینی انہیں قابضین کامتبادل تصورکریں گے۔
غزہ میں اسرائیل کیجانب
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی ریڈ کراس کے مطابق اتوار کو شمالی غزہ میں خیمہ بستی پر کیے گئے ایک حملے میں کم از کم 6 جبکہ جنوبی حصے میں ایک اور حملے میں 5 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں مبینہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل اور حماس دونوں ایک دوسرے پر 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد سے تقریباً روزانہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک کم از کم 600 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں غزہ بھر میں اسرائیلی فضائی حملوں کی ایک لہر میں کم از کم 32 افراد مارے گئے تھے۔ تازہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کی تیاریاں جاری ہیں۔
ٹرمپ نے ایران کے میزائل
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دسمبر میں ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کہا تھا کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کریں گے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے دسمبرمیں فلوریڈا میں ایک میٹنگ کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم کو اسرائیلی حملوں کی حمایت کی یقین دہانی کروائی تھی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دسمبر میں ا مریکی صدر نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا ایران سےڈیل نہ ہو سکی توبیلسٹک میزائل پروگرام پر حملوں کی حمایت کریں گے۔
برطانوی وزیراعظم بچوں
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹامر ڈیجیٹل خطرات سے بچوں کو محفوظ رکھنےکی غرض سے آن لائن رسائی ریگولیٹ کرنے کے مزید اختیارات کے خواہش مند ہیں۔ خبرایجنسی کے مطابق کیئراسٹارمر نے کہاکہ تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل خطرات سے بچوں کو محفوظ رکھنےکے لیے یہ ضروری ہے کہ قانون کو ٹیکنالوجی کے مطابق بنایا جائے۔ خبرایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نےحال ہی میں گروک کے خلاف اقدامات کیے تھے، مزید اے آئی چیٹ بوٹس کوبھی بغیر جنسی نوعیت کی تصاویربنانے پرپابندی کے دائرے میں لایا جائے گا۔ خبرایجنسی کے مطابق انہیں پارلیمنٹ میں زیرغور جرائم اور بچوں کےتحفظ سے متعلق قانون میں بطورترمیم متعارف کرایاجائےگا۔
معرکہ حق میں خفت کے
بھارت 26 کی جگہ فرانس سے مزید 31رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔ میلیٹرنی کی رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کے آرڈرز بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پہلے سے موجود MRFA پروگرام کے تحت 114طیارے منصوبہ بند تھے، اور اب بھارت نے 31 کیریئر بیسڈ لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریلائنس ڈیفنس اور ہندوستان ایروانٹکس لمیٹڈ پروڈکشن پارٹنرز، رافیل لڑاکا طیارے کے فریم بھارت میں تیار کریں گے، فرانس بعض اجزا اور جدید AASM ہتھیار بنانے کے حقوق بھی دے رہا ہے۔ اگر یہ معاہدہ حتمی ہو گیا تو بھارت کے آرڈر کردہ رافیل طیاروں کی کل تعداد 145 ہو جائے گی۔ اس سے پہلے 2016 میں بھارت نے 36 طیارے خریدنے کے لیے فرانس کے ساتھ بین الحکومتی معاہدہ کیا تھا، جس کی مالیت 7.87 ارب یورو تھی اور پوری شپمنٹ کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے، 2025 میں بھارتی نیوی کے لیے 26 نئے رافیل ایم لڑاکا طیارے بھی آرڈر کیے گئے تھے۔
بی این پی سربراہ طارق رحمان
ڈھاکا: بنگلادیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان نے بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ ’میں بنگلادیش کے مستقبل کے وزیراعظم کے طور پر بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، ان کی آج میرے رہائشی دفتر آمد ہماری قومی سیاست کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا خواب ایک ایسے بنگلادیش کا ہے جو فسطائیت سے پاک، خودمختار اور عدل و انصاف کی بنیاد پر قائم ہو‘۔ جماعت کے امیر نے کہا کہ طارق رحمان نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد اور اپوزیشن کارکنوں اور اقلیتی برادریوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اس یقین دہانی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہماری توقع ہے کہ کوئی بھی شہری خوف یا عدم تحفظ کا شکار نہ ہو‘۔ شفیق الرحمٰن نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی قومی مفاد کے معاملات میں منتخب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، تاہم نظریاتی اپوزیشن کے طور پر اپنے آئینی فرائض کی ادائیگی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن بنگلادیش کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 209 نشستیں لےکر واضح برتری حاصل کر لی ہے جبکہ جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ طلبہ کی جماعت این سی پی نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔
بھارت امریکا تجارتی معاہدےکیخلاف بھارت کے کسانوں کا ملک گیر احتجاج
بھارت امریکا تجارتی معاہدےکےخلاف بھارت کےچھوٹےکسانوں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ کسانوں نے ملک بھر میں بھارت امریکا تجارتی معاہدےکےخلاف احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں۔ کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں بھارت نے امریکا کو حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تجارتی معاہدہ بھارت کےانتہائی محفوظ کاشتکاری کے شعبےکو امریکی مصنوعات کے لیےکھول دےگا، بھارت امریکا سے سویابین سمیت دیگر زرعی مصنوعات درآمدکر سکے گا۔ اس معاہدے سے قیمتوں میں کمی کےخدشات، مقامی فصلوں کی مانگ میں کمی اور جی ایم فصلوں کے ممکنہ خطرات شامل ہیں۔ معاہدےکے تحت بھارت امریکی فارم کےسامان پر محصولات میں کمی کرےگا، بھارت روس سے تیل خریدنا بھی بندکردےگا۔
جنسی زیادتی میں ملوث ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی
کمسنوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ امریکی جیفری ایپسٹین کی موت سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ جیفری ایپسٹین نےخودکشی نہیں کی بلکہ ممکنہ طورپراس کا گلادبایا گیا ہے۔ ادھرایپسٹین سے مبینہ تعلق پر ڈی پی ورلڈ کے سربراہ سلطان احمد بن سلائم مستعفی ہو گئے۔ ایپسٹین دستاویز میں سامنے آیا تھا کہ تشدد سے متعلق ویڈیو بھیجنے پر جیفری ایپسٹین نے سلطان احمد بن سلائم کاشکریہ ادا کیا تھا۔ یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں امریکی جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی کمسن بچوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث سے متعلق معلومات پر مبنی فائلز جاری کی گئیں۔
مودی سرکار کی ناقص سکیورٹی کا پردہ چاک کردیا
نئی دہلی: بھارتی جریدے نے ہندو انتہا پسند مودی سرکاری کی ناقص سکیورٹی اور جرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہی کا پردہ چاک کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری کے پہلے 15 دنوں میں دہلی سے 800 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے۔ جریدے دی ہندو کے مطابق مودی حکومت کی غفلت کے باعث تقریباً 8 فیصد افراد اور 10 فیصد بچے نئی دہلی سے لاپتہ ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں روزانہ اوسطاً 60 سے زائد افراد لاپتہ ہو رہے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے 2023 کے دوران دہلی میں سالانہ اوسطاً 13 ہزار خواتین اور 4 ہزار کمسن لڑکیوں کی گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئیں۔ بھارتی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادارے لاپتہ رپورٹ کیے گئے بچوں کی بڑی تعداد تاحال بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں اقتدار کی تبدیلی بہترین چیز ہوگی جو ہوسکتی ہے ، دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز (USS Gerald R. Ford) مشرق وسطیٰ روانہ کیا جا رہا ہے، ایران سے ڈیل نہیں ہوئی تو ہمیں اس کی ضرورت پڑے گی۔ واشنگٹن میں میڈیا سےگفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک بحری بیڑا پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے، مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، توقع ہےکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوں گے، ہم ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یورپی رہنماؤں سے مذاکرات کر رہے ہیں، یورپ کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں، روس معاہدہ کرنا چاہتاہے، یوکرینی صدرکو متحرک ہونا پڑےگا، صدر زیلنسکی نے کچھ نہ کیا تو بڑا موقع کھو دیں گے۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ امریکی فوج ایران کے خلاف مسلسل اور طویل آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔
میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، اس پر کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے: ایران
تہران: ایران نے ایک بار پھر اپنے میزائل پروگرام کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے اس پر کسی قسم کے مذاکرات کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر کے آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے اور اس پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو سکتی۔ علی شمخانی کا کہنا تھا کہ ایران کی فوج ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بیرونی طاقتوں کی جانب سے کسی بھی مس کیلکولیشن کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ سینئر ایرانی رہنما نے کہا کہ مذاکرات حقیقت پسندی پر مبنی ہوں اور غیر ضروری مطالبات سے گریز کیا جائے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔
چین میں سڑک پر پڑنے
چین کے شہر شنگھائی میں ایک سڑک پر پڑنے والا گہرا گڑھا سب کچھ نگل گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شنگھائی کے منہانگ ضلع میں کیکسن روڈ اور لیان روڈ کے چوراہے پر پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 فروری کو میٹرو کی تعمیراتی سائٹ لائن لیک ہونے کی وجہ سے سڑک اچانک دھنس گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آپ پاس موجود چیزوں کو بھی نگل لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میونسپل حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبہ صاف کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سی سی ٹی وی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹی ہوئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بنگلادیش: بی این پی
بنگلا دیش کے الیکشن کمیشن میں ملک میں گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق طارق رحمان کی بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گئی۔ الیکشن کمیشن بنگلادیش کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 212 نشستیں لیکر واضح برتری حاصل کر لی ہے جبکہ جماعت اسلامی 77 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے اور بی این پی کے وزیراعظم کے امیدوار طارق رحمان کی جانب سے تاحال انتخابی بتائج پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم ان کی جماعت بی این پی کی جانب سے واضح اکثریت کے باوجود عوام سے خوشیاں منانے کے بجائے سجدہ شکر بجا لانے کی اپیل کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کرنے والی نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) 30 میں سے صرف 5 نشستوں پر کامیاب ہو سکی۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے کچھ حلقوں میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے ہم یقین دلاتے ہیں کہ ملک کی ترقی کے لیے سیاست برائے سیاست کے بجائے تعمیری سیاست کریں گے۔ یاد رہے کہ 300 نشستوں پر مشتمل بنگلادیش کے ہاؤس آف دی نیشن (جاتیا سنگساد) کے 299 حلقوں پر انتخابات ہوئے جبکہ ایک حلقے کے انتخابات جماعت اسلامی کے امیدوارکے انتقال کے باعث ملتوی کر دیے گئے۔
کویت میں قومی دن
کویت حکومت نے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر سرکاری اداروں میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ جس کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کو چار دن کی مسلسل چھٹیاں میسر ہوں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کی کابینہ نے ہفتہ وار اجلاس میں یوم آزادی کے حوالے سے تعطیل کا فیصلہ کیا۔ سرکاری بیان کے مطابق تعطیلات بدھ 25 فروری اور جمعرات 26 فروری کو ہوں گی۔ اس دوران تمام سرکاری وزارتوں، محکموں اور عوامی اداروں میں کام مکمل طور پر معطل رہے گا۔ کویت میں جمعہ اور ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیلات کے دن ہیں۔ اس طرح 25 اور 26 فروری کی سرکاری چھٹیوں کے ساتھ ملا کر ملازمین کو چار روزہ طویل تعطیلات میسر آئیں گی۔سرکاری دفاتر میں کام کا باقاعدہ آغاز اتوار یکم مارچ سے ہو گا۔ حکام کے مطابق وہ ادارے جو خصوصی آپریشنل ضروریات رکھتے ہیں۔ جیسے سیکیورٹی، صحت اور دیگر اہم خدمات کے شعبے، عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تعطیلات کا انتظام خود کریں گے۔ تاکہ ضروری خدمات کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ آئے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کی عوام دشمن سرکار کی نااہلی اور بدانتظامی،پُورا بھارت احتجاج کرنے پر مجبور تعطیلات کویت کے 65ویں قومی دن اور 35ویں یوم آزادی کی مناسبت سے منائی جا رہی ہیں۔ جو ملکی تاریخ میں خاص اہمیت کے حامل مواقع ہیں۔
نیتن یاہو کو کرپشن
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپشن کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے، نیتن یاہو کو معافی نہ دینا شرمناک ہے۔ امریکی صدر نے اسرائیلی صدرپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عوام کو اپنے صدر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ امریکی صدر کے بیان پر اسرائیلی صدر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی معافی کی درخواست زیر غور ہے، انہوں نے واضح کیا کہ نیتن یاہو کو معافی دینے کا فیصلہ بیرونی یا اندرونی دباؤ کے بغیر کیا جائے گا۔
بنگلادیش میں انتخابات
ڈھاکا: بنگلادیش میں عام انتخابات کے ساتھ کرائے جانے والے قومی ریفرنڈم میں 67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالے ہیں۔ بنگلادیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کو عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ یہ انتخابات طلبا کی قیادت میں چلنے والی اس تحریک کے 18 ماہ بعد ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں 2 دہائیوں پر محیط شیخ حسینہ کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔ بنگلادیش میں قومی انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی کرایا گیا ہے۔ اب تک کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق 67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالا ہے جبکہ 33 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے خلاف ووٹ ڈالا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ریفرنڈم کے جواب میں عوام کو ہاں یا نہیں کا انتخاب کرنا تھا، ریفرنڈم سے ملک کے مستقبل کے سیاسی و آئینی ڈھانچے کا تعین کیا جائےگا۔ ریفرنڈم میں جولائی نیشنل چارٹر میں وسیع آئینی اصلاحات کی تجویز مانگی گئی ہے۔ جولائی نیشنل چارٹر کیا ہے؟ جولائی نیشنل چارٹر‘ دراصل جولائی 2024 کی عوامی تحریک کے مطالبات کو قانونی شکل دینے کی کوشش ہے۔ اس کا مقصد ملک میں گڈ گورننس، جمہوریت اور سماجی انصاف کو مضبوط بنانا اور اقتدار کو کسی ایک فرد یا ادارے تک محدود ہونے سے روکنا ہے۔ یہ مسودہ ڈاکٹر یونس کے قائم کردہ ’نیشنل کنسنسس کمیشن‘ نے بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد تیار کیا، تاہم عوامی لیگ اس عمل میں شامل نہیں تھی۔ ریفرنڈم کے بیلٹ پیپر پر عوام سے ایک سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ کا انتخاب کرنا تھا۔ اس کے ذریعے چار بڑی آئینی ترامیم سمیت تقریباً 30 اصلاحات پر عوامی رائے لی گئی۔ مجوزہ تبدیلیوں میں نئے آئینی اداروں کا قیام، پارلیمنٹ کو دو ایوانوں پر مشتمل بنانا اور ایوانِ بالا (سینیٹ) کی منظوری کے بغیر آئینی ترمیم نہ کرنے کی شرط شامل ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی مدت کے تعین اور صدر کے اختیارات میں اضافے کی تجاویز بھی چارٹر کا حصہ تھیں تاکہ طاقت کا ارتکاز روکا جا سکے۔
جوہری معاہدہ نہ کرنے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو اسے انتہائی تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر حالات بہت خراب ہوسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ ایران کے لیے صورتحال نہایت سنگین اور بہت تکلیف دہ ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران ایران کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام کے معاملے پر کشیدگی بدستور جاری ہے اور حالیہ دنوں میں اس حوالے سے سفارتی رابطوں میں تیزی آئی ہے۔
بنگلا دیش میں عام
بنگلا دیش میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ آج صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوئی، پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ ساڑھے3بجے تک جاری رہے گی۔ بنگلا دیش الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 300 پارلیمانی حلقوں کے لیے 64 اضلاع میں ووٹ ڈالیں جائیں گے، 64 اضلاع میں 42,761 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلا دیش میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ڈاک کے ذریعے ووٹنگ سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ بیرونِ ملک مقیم افراد کو فائدہ ہوا۔ ترکیہ، نئے وزیر انصاف کی تقرری پر پارلیمنٹ میں شدید جھگڑا، ارکان گتھم گتھا ملک کے 300 پارلیمانی حلقوں میں سے 299 میں بیک وقت ووٹنگ ہو گی، انتخابات میں 2000 امیدوار 350 نشستوں کے لیے مد مقابل ہوں گے، جماعتِ اسلامی کی قیادت میں 11 جماعتوں کا اتحاد میدان میں ہے۔ طارق رحمان بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے شفیق الرحمان وزارتِ عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ جماعتِ اسلامی کے سربراہ شفیق الرحمان نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے اور بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نےبھی ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔ اس موقع پر شفیق الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن نتائج قبول کرے گی، چاہے نتیجہ کچھ بھی ہو، دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی الیکشن کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا۔
بنگلا دیش انتخابات
بنگلا دیش انتخابات کے دوران گوالگانج میں رشما انٹرنیشنل اسکول کے پولنگ اسٹیشن پر بم پھینکے جانے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ بنگلا دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ پرسکون طور پر جاری تھی جب اسکول کے باہر ملزمان نے بم پھینکا، اس حملے میں دو بنگلہ دیشی پیرا ملٹری اہلکار اور 14 سالہ لڑکی زخمی ہوئی۔ دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابات کے دوران بی این پی کے رہنما محب الزمان پولنگ اسٹیشن کے باہر گر کر انتقال کر گئے۔ بی این پی نے الزام عائد کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے ایک رہنما کی جانب سے مبینہ دھکا دیے جانے کے باعث ہمارے رہنما محب الزمان کی موت واقع ہوئی جبکہ جماعت اسلامی نے اس کی تردید کی ہے۔ بنگلا دیش میں عام انتخابات، بنگلا دیش کا اگلا وزیراعظم کون؟ دو امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہمارے حامیوں پر الگ الگ واقعات میں حملے کیے گئے، ہمارے نمائندوں پر حملہ کیا گیا، انہیں دستاویزات تیار کرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خوف کے بغیر اپنے گھر چھوڑیں اور پولنگ اسٹیشن جائیں اور ووٹ ڈالیں۔
سعودی عرب میں بارانِ
خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبد العزیز نے بارانِ رحمت کے لیے جمعرات کو مملکت میں نماز استسقاء ادا کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ دیوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت، اعمال صالح اور بارش کے لیے دعا کریں۔ بیان کے مطابق یہ اقدام سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی میں کیا جارہا ہے۔ آپ ﷺ بھی قحط اور بارش میں تاخیر کی صورت میں نمازِ استسقاء ادا کرتے تھے۔
300 کلومیٹر فی گھنٹہ
ریاض: سعودی کابینہ نے قطر کے ساتھ الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبے کی منظوری دے دی۔ سعودی کابینہ نے منگل کو سعودی عرب اور قطر کی حکومتوں کے درمیان الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے لنک کے معاہدے کی منظوری دی۔ ریاض میں ہونے والے اجلاس کی صدارت خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔ 785 کلومیٹر طویل یہ الیکٹرک ہائی اسپیڈ ریلوے لائن ریاض اور دوحہ کو آپس میں ملائے گی، جس میں ٹرین کی رفتار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہوگی۔ یہ منصوبہ دمام اور الاحساء جیسے اہم اسٹیشنز کو آپس میں جوڑے گا اور سفر کا دورانیہ تقریباً 2 گھنٹے تک محدود ہو جائے گا۔ اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک گفتگو سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ولی عہد کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرز سے مملکت کے سرکاری دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے ان دوروں کے مثبت نتائج کو سراہا، جن سے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور انہیں ہر سطح پر مزید فروغ دینے کے باہمی عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
افغان حکام ٹی ٹی پی
افغان حکام کی جانب سے مختلف دہشت گرد گروہوں بالخصوص کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے سازگار ماحول فراہم کیے جانے کی تصدیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم نے بھی کردی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغان حکام مختلف دہشت گرد گروہوں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں ، جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بعض رکن ممالک کے مطابق بی ایل اے نے ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے ساتھ تربیتی کیمپوں اور وسائل کے تبادلے میں تعاون کیا ہے۔
ترکیہ میں وزیرِ انصاف
ترکیہ میں آکن گرلگ کی بطور وزیرانصاف تقرری کے بعد پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے آکن گرلگ کی تقرری پر سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے ایوان میں احتجاج کیا اور بعض ارکان دست و گریباں ہوگئے، ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ اپوزیشن اراکین نے آکن گرلگ کو حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کی تقرری متنازع ہے۔ یاد رہے کہ آکن گرلگ اس سے قبل بطور چیف پراسیکیوٹر اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کی قیادت کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی نامزدگی پر سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی ارکان نے صدر اردوان کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آکن گرلگ قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں، تاہم اپوزیشن نے اس تقرری کو جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا۔
لندن: افغان سیاسی
لندن میں افغان سیاسی پناہ گزین احمد ملا خیل کو نیویٹن میں 12 سالہ لڑکی کے اغوا و زیادتی کا مجرم قرار دے دیاگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وارک کراؤن کورٹ میں ملا خیل پر زیادتی، اغوا اور نازیبا ویڈیو بنانے کا الزام ثابت ہوگیا۔ ملا خیل آئندہ ماہ سزا سنائے جانے تک قید میں رہے گا۔ جج کرسٹینا مونٹگمری کے سی نے ریمارکس دیے کہ ملا خیل کو سزا کے اختتام پر ملک بدر کردیا جائے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کیس میں ملوث افراد کی قومیت اور امیگریشن کی حیثیت بھی ظاہر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ گزشتہ برس 22 جولائی کو پیش آیا تھا جس کے بعد نیویٹن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔
ایران پر دباؤ بڑھانے
امریکی حکام نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور شروع کردیا۔ امریکی عہدیدار کے مطابق ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر بات ہوئی ہے تاہم امریکی حکام کو قبضے کی صورت میں ایران کی جوابی کارروائی اور عالمی تیل کی منڈیوں پر منفی اثرات کا خدشہ ہے۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا جو پہلے وینزویلا کے خلاف استعمال کی گئی تھی مگر اس کے نتیجے میں تہران کی جانب سے شدید ردعمل اور عالمی تیل منڈی میں عدم استحکام کا خدشہ ہے۔ یاد رہےکہ امریکا نے گزشتہ دو ماہ کے دوران وینزویلا کو تیل فراہم کرنے والے کئی جہازوں کے خلاف کارروائیاں کیں ، اس دوران ایرانی تیل لے جانے والے جہاز بھی ضبط کیے گئے۔
کینیڈا کے اسکول میں
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں مبینہ خاتون حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ برٹش کولمبیا میں ٹمبلر رج (Tumbler Ridge) کے ایک ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا گیا ہے کہ اسکول سے 6 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ واقعے میں ایک زخمی شخص اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مزید 2 افراد ایک گھر میں مردہ پائے گئے جن کے بارے میں خیال ہے کہ ان کا تعلق بھی فائرنگ کے واقعے سے ہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو ائیرلفٹ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمی ہونے والے 27 افراد کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ٹمبلر رج کی حملہ آور ممکنہ طور پر خاتون تھی، مشتبہ حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہے۔
کینیڈا کی مغربی کنارے
کینیڈا نے مغربی کنارے پرقبضےکے اسرائیلی فیصلےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کینیڈین وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ایسےاقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہوں گے، یہ امن کے امکانات کو کمزور اور فلسطینی ریاست کے قابلِ عمل ہونےکو نقصان پہنچاتے ہیں۔ کینیڈین وزارت خارجہ نے اسرائیل سے مغربی کنارے پر قبضے کا فیصلہ فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست آبادکاریوں میں توسیع بند کرے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکا اور برطانیہ بھی اسر ائیلی فیصلے کی مخالفت کر چکے ہیں۔ ادھر پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو خطرناک اقدامات روکنے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔
ترکیہ: قیدی نے جیل
ترکیہ: جیل سے رہائی پانے والے قیدی نے فائرنگ کرکے ماں، بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پیش آیا، جہاں ایک قیدی نے اپنے رہائی کے روز ہی ایک اور سنگین جرم کرڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم دھوکہ دہی اور مسلح دھمکیوں کی وجہ سے جیل میں سزا کاٹ کر 11 دن کیلئے رہا ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ملزم نے رہائی پاتے ہی اپنی والدہ، بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
بابری مسجد کبھی نہیں بنے گی
وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ بابری مسجد کبھی نہیں بنے گی اور قیامت تک بھی نہیں۔ بھارتی میڈیا ذی نیوز کے مطابق اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے روز واضح طور پر کہا کہ بابری مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور یہ قیامت تک ممکن نہیں ہوگا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا کہ رام مندر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس خواب کو دیکھ رہے ہیں وہ ہمیشہ مایوس رہیں گے۔
دشمن کے جنگی منصوبوں
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری بیان میں دشمنوں کی حالیہ سازشوں اور جنگی منصوبوں کی ناکامی کو ایران کی دفاعی طاقت، عوامی بصیرت اور قومی وحدت کی روشن علامت قرار دیا ہے۔ انقلاب اسلامی کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ گزشتہ سینتالیس سالوں کے دوران ایران اور ایرانی قوم کے خلاف دشمنوں کو پے در پے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں بارہ روزہ جنگ اور دہشت گردی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان سازشوں کا مقصد ایران کو کمزور کرنا اور ملک کو تقسیم کرنا تھا، تاہم یہ تمام منصوبے ناکام ثابت ہوئے اور عالمی استکبار کی بے بسی نمایاں ہوگئی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن ایران کو غلامی کے دور میں لے جانے کا خواب دیکھ رہے ہیں، لیکن ایرانی باشعور قوم اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ یہ سب دشمن کی سازش ہے ، اس لیے یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ سپاہ پاسداران نے واضح کیا کہ ایران نے حالیہ کشیدگی کے دوران جنگی تیاری اور مضبوط دفاعی قوت کا مظاہرہ کیا اور ملک کی سلامتی کے خلاف ہر سازش کا بروقت اور فیصلہ کن جواب دیا۔ بیان کے اختتام پر سپاہ پاسداران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کے دن ملک گیر ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے قومی اقتدار، بیداری اور یکجہتی کا واضح پیغام دنیا تک پہنچائیں۔
مذاکرات کی ناکامی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے خطے میں ایک اور بحری بیڑہ تعینات کرنے سے خبردار کردیا۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس بار سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے کیونکہ اسے امریکی فوجی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے اور اسی لیے وہ ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ نے جون میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایران نے بات چیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور خود پر حد سے زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کیا جس کے بعد انہوں نے نتائج کا سامنا کیا تاہم اس بار مذاکرات بالکل مختلف نوعیت کے ہیں۔ امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کارروائی کی تیاری کے لیے ایک اور بحری بیڑہ تعینات کرسکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پا یا تو امریکا کو انتہائی سخت قدم اٹھانا پڑے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا ائیرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپ بھیجنے پر مشاورت کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت خطے میں یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کا اسٹرائیک گروپ موجود ہے جس میں جنگی طیارے، ٹوماہاک میزائل اور کئی بحری جہاز شامل ہیں۔ غزہ جنگ کے دوران بھی امریکا نےطویل عرصےتک خطےمیں 2 طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کر رکھے تھے۔
میری رائے میں پاکستان اور بھارت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس جنگ میں 10 طیارے گرائے گئے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکا سےمعاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران معاہدہ نہیں کرے گا تو بے وقوف ہوگا۔ پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 10 طیارے گرائے جا چکے تھے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ بن سکتی تھی، دونوں ممالک ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن ٹیرف سے جنگ روکی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری رائے میں وہ واقعی شدید لڑائی لڑ رہےتھے۔
یورپی یونین مبصر مشن
یورپی یونین آبزرویشن مشن نے بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل کے ماحول کو مثبت قرار دیدیا۔ یورپی یونین الیکشن آبزرویشن مشن کے چیف آبزرور کا ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا بنگلادیش میں انتخابی ماحول بہت مثبت اور پرامید ہے، بنگلا دیش کے تمام ریجنز اور اضلاع میں حکام اور امیدواروں سے بات چیت کی ہے، زیادہ تر افراد نے انتخابات کو ملکی تاریخ اور جمہوریت کا نیا باب قرار دیا ہے۔ یورپی یونین نے بنگلادیش کے انتخابات کے لیے اب تک کا سب سے بڑا 200 آبزرورز پر مشتمل مشن بھیجا ہے اور یورپی پارلیمنٹ کے 7 ارکان پر مشتمل وفد بھی مشن کے تحت ڈھاکا میں موجود ہے، ناروے، سوئٹزر لینڈ اور کینیڈا کے مبصرین بھی مشن کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے چیف آبزرور یورپی مشن نے کہا کہ ای یو مشن پولنگ، ووٹوں کی گنتی کے لیے 90 شارٹ ٹرم مبصر تعینات کرےگا اور ای یو آبزرور مشن انتخابات سے متعلق عبوری رپورٹ 14 فروری کو جاری کرےگا۔
بنگلادیش میں عام
بنگلادیش میں عام انتخابات جمعرات کو ہوں گے جس کے لیے ملک بھر میں فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈھاکا سمیت بنگلادیش کے چھوٹے بڑے شہروں میں انتخابی مہم کا کل آخری روز تھا۔ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں فوج کو تعینات کردیا گیا، رات 12 بجے سے 3 روز کے لیے موٹر سائیکل چلانے پر ملک گیر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 300 پارلیمانی نشستوں کے لیے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی، بنگلا دیش کی جماعت اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور جماعتی پارٹی کے ایک ہزار 981 امیدوار میدان میں ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے 300 میں سے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا لازم ہے۔ اگست 2024 میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ دینے اور ملک چھوڑنے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں۔ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھِیں۔ یاد رہے کہ بنگلادیش میں قومی پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے کیے گئے ایک تازہ عوامی سروے میں بی این پی اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں بننے والے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سروے کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قیادت میں قائم اتحاد کو 44.1 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ بنگلادیش جماعتِ اسلامی کے زیر قیادت 11 سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد کو 43.9 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں۔
امریکا کیساتھ تجارتی
امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے خلاف بھارت کسان تنظیم نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں زراعت کے شعبے میں بھارت نے حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔ بھارت کی طاقتور کسان تنظیم سمیُکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں احتجاج کریں گے اور 12 فروری کو ملک گیر ہڑتال بھی ہوگی۔ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو کسان رہنماؤں نے غیر منصفانہ اور یکطرفہ قرار دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کسان برادری میں امریکا کے ساتھ کیے گئے اس تجارتی معاہدے پر شدید غم و غصہ اور مایوسی پائی جاتی ہے۔ کسان تنظیموں نے معاہدے کو مودی حکومت کی نااہلی کا مظہر قرار دیتے ہوئے اسے امریکا کے سامنے سرنڈرقرار دیا اور کہا کہ یہ معاہدہ بھارت کے زرعی شعبے پر دباؤ میں مزید اضافہ کرے گا۔ تنظیموں نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ شرائط پر یہ معاہدہ دستخط ہو گیا تو ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا، کسان تنظیموں نے بھارتی وزیرِ تجارت کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔
برطانیہ کا اسرائیل
پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کے بعد برطانیہ نے بھی اسرائیل سے مغربی کنارے پر کنٹرول کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلےکی مذمت کرتے ہیں، فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہوگی۔ اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سمیت8 مسلم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو خطرناک اقدامات سے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اٹلی میں ڈاکوؤں کی
اٹلی میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے ڈرامائی انداز میں دن دیہاڑے روڈ پر کیش وین کو لوٹنے کی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک ٹرک کو سڑک کے درمیان کھڑا کرکے اسے آگ لگادی اور پھر پولیس ہی کے انداز میں گاڑیوں کی لائٹیں روشن کرکے تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے اہلکار کسی ناگہانی صورتحال پر قابو پارہے ہیں۔ اس دوران آرمرڈ گاڑی میں دھماکا ہوا اور ملزمان کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ روڈ 613 پر پیش آئے اس واقعے کے دوران ڈاکوؤں نے سڑک پر گاڑیاں کھڑی رکھنے پر مجبور کئی افراد کو بھی لوٹ لیا، تاہم کیش وین لوٹی نہ جاسکی۔ فرار کی کوشش کے دوران بھی ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا۔
ایپسٹین فائلز : برطانوی
برطانیہ کے وزیراعظم کیئراسٹارمر کے استعفے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے مشیر مورگن مک سوینی کے استعفے نے سیاسی دباؤ میں اضافہ کردیا ہے، تاہم برطانوی کابینہ کے بیشتر وزرا نے سرکیئر اسٹارمر کی حمایت کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ لیبر رہنما انس سرور نے بھی قیادت تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد برطانوی سیاست میں نیا بحران پیدا ہوگیا ہے، سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے روابط سامنے آنے پر تنازع شدت اختیارکرگیا۔
سندھ طاس معاہدہ
بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر اپنے اقدامات کا جواب دینے کی بجائے خاموشی اختیار کر لی، اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 51 دن مکمل ہوگئے،بھارت سے سندھ طاس معاہدے سے متعلق اقدامات پر 16 دسمبر 2025 تک جواب طلب کیا گیا تھا۔ ڈیڈ لائن گزرنے کے 51 دن بعد بھی نئی دہلی کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا،بھارت تاحال اپنے اقدامات کی وضاحت پیش کرنے میں ناکام ہے۔ سندھ طاس معاہدہ، بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیدیا گیا اقوامِ متحدہ اب بھی سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے جواب کا منتظرہے،سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سوالات برقرار ہیں مگر نئی دہلی خاموش ہے۔ بھارت کی مسلسل خاموشی بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بننے لگی ہے۔
نوبل انعام یافتہ
تہران: ایران کی ایک عدالت نے نوبل امن انعام یافتہ معروف سماجی رہنما نرگس محمدی کو مختلف الزامات کے تحت 6 سال طویل قید کی سزا سنا دی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نرگس محمدی کو یہ سزا جرائم کے ارتکاب کے لیے اجتماع، سہولت کاری اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزامات پر سنائی گئی۔ نرگس محمدی کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے انہیں ملک چھوڑنے پر 2 سال کی پابندی بھی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ پراپیگنڈا کے الزام میں انہیں ڈیڑھ سال مزید قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جبکہ 2 سال کے لیے مشرقی صوبے جنوبی خراسان کے شہر خوسف میں جلاوطنی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ وکیل کے مطابق ایرانی قانون کے تحت ان تمام سزاؤں کا اطلاق بیک وقت کیا جا سکتا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ نرگس محمدی کی صحت طویل عرصے سے خراب ہے۔ اسی بنیاد پر امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایرانی عدلیہ انسانی ہمدردی کے تحت انہیں علاج کے لیے ضمانت پر عارضی رہائی دینے پر غور کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ نرگس محمدی گزشتہ 25 برسوں سے ایران میں سزائے موت کے خلاف مہم اور خواتین کے لیے لازمی حجاب کے قانون پر تنقید کرتی رہی ہیں۔ ان سرگرمیوں کے باعث انہیں متعدد بار مقدمات اور قید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نرگس محمدی کو ان کی انسانی حقوق کے لیے جدوجہد، خصوصاً سزائے موت کے خلاف مہم کے اعتراف میں 2023 میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔ تاہم اس وقت وہ قید میں ہونے کے باعث ان کی جانب سے یہ انعام ان کے بچوں نے وصول کیا تھا۔
بھارتی کسانوں نے
مودی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے خلاف بھارتی کسان ایک بار پھر میدان میں آ گئے ہیں۔ بھارت اور امریکا کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدہ کسانوں کے لیے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، مودی سرکار کے اس معاہدے سے متعلق دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں اور خود بھارتی میڈیا نے اس کے منفی پہلوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا نے کہا ہے کہ کسانوں نے اس معاہدے کو زراعت کی تباہی اور مودی حکومت کا امریکا کے سامنے سرنڈر قرار دیا ہے۔ کسان یونینز نے معاہدے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ تجارت سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔ کسان تنظیموں نے مودی حکومت کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر متنازع شرائط پر دستخط کیے گئے تو پورا بھارت جام کر دیا جائے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مجوزہ ڈیل سے بھارت کے زرعی اور ڈیری سیکٹر کے مفلوج ہونے کا خدشہ ہے، جس کی نشاندہی عالمی ماہرین بھی کر چکے ہیں۔
ریاض میں عالمی دفاعی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہوگیا۔ دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت 80 ممالک شریک ہیں، پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت کئی ادارے نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔ بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں پاکستان کی دفاعی لائن کو مضبوط بنانے والے میزائل فتح 2 سمیت دیگر میزائلوں اور دفاعی سازوسامان بھی نمائشک کا حصہ ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شرکت کی جبکہ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی نمائش میں شریک ہوئے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔
صومالی لینڈ میں
صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ میں ’مداخلت‘ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے علیحدگی پسند خطے سومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے سے عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔ عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صومالی صدر حسن شیخ محمود نے کہا کہ صومالیہ کبھی بھی اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ سومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قائم کیا جائے اور ایسی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مجوزہ اسرائیلی اڈا پڑوسی ممالک پر حملوں کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ صومالی صدر حسن شیخ محمود نے اسرائیل کی سفارتی حکمت عملی کو غیر ذمہ دارانہ، غلط اور بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی موجودگی کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی استطاعت کے مطابق لڑیں گے۔ ظاہر ہے ہم اپنا دفاع کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کسی بھی اسرائیلی فورس کا سامنا کریں گے جو یہاں آنے کی کوشش کرے گی، کیونکہ ہم اس کے خلاف ہیں اور ہم ہرگز اس کی اجازت نہیں دیں گے‘۔ صومالی صدر کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب دسمبر میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر خطے میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سومالی لینڈ صومالیہ کا علیحدگی پسند علاقہ ہے، یہ خطہ دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک پر واقع ہے اور قرن افریقا میں واقع ہونے کی وجہ سے اس کی اسٹریٹجک اہمیت بہت زیادہ ہے۔ اسرائیل کا یہ اقدام اسے دنیا کا پہلا ملک بناتا ہے جس نے سومالی لینڈ کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا۔ یہ اسرائیلی فیصلہ اس رپورٹ کے چند ماہ بعد سامنے آیا تھا جس میں خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتایا تھا کہ اسرائیلی حکام نے صومالی لینڈ کے بعض حکام سے رابطہ کیا تھا تاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے لیے اس علاقے کے استعمال پر بات چیت کی جا سکے۔ اگرچہ اسرائیل اور صومالی لینڈ دونوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے تاہم جنوری میں صومالی لینڈ کی وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون کے ایک اہلکار نے اسرائیل کے چینل 12 کو بتایا تھا کہ اسرائیلی فوجی اڈے کا قیام ’زیر غور ہے اور اس پر بات ہو رہی ہے‘۔
ایران میں نوبیل انعام
ایران کی ایک عدالت نے نوبیل امن انعام یافتہ سماجی کارکن نرگس محمدی کو 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نرگس محمدی کے وکیل کا بتانا ہے کہ انہیں جرائم کے ارتکاب کے لیے اجتماع اور سہولت کاری کے الزام میں 6 سال قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ ملک چھوڑنے پر 2 سال کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ عدالت نے انہیں پروپیگنڈا کے الزام میں مزید ڈیڑھ سال قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ دو سال کے لیے مشرقی صوبے جنوبی خراسان کے شہر خوسف میں جلاوطنی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ ایرانی قانون کے تحت مختلف مقدمات میں دی گئی سزائیں بیک وقت نافذ ہوتی ہیں۔ وکیل نے امید ظاہر کی ہے کہ نرگس محمدی کی خراب صحت کے پیش نظر انہیں علاج کے لیے عارضی طور پر ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے۔ 53 سالہ نرگس محمدی گزشتہ 25 برسوں سے سزائے موت کے خلاف مہم اور خواتین کے لیے لازمی حجاب کے قانون پر تنقید کے باعث بار بار مقدمات کا سامنا کرتی رہی ہیں اور جیل بھی جاچکی ہیں۔ ایران میں سزائے موت کے خلاف ان کی مہم کے اعتراف میں نرگس محمدی کو 2023 میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ اس وقت وہ جیل میں تھیں اس لیے ان کی جانب سے یہ انعام ان کے بچوں نے وصول کیا تھا۔
بنگلادیش میں عام انتخابات:
بنگلادیش جماعت اسلامی نے ملک میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر کو بھی ٹکٹ جاری کردیا۔ حلقہ انتخاب کھلنہ-1 سے جماعت اسلامی کے امیدوار کرشنا نندی نے کہا ہے کہ اگر جماعتِ اسلامی اقتدار میں آتی ہے تو بنگلادیش کے ہندو شہری محفوظ اور باعزت زندگی گزاریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی سیاسی جماعتوں اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق پائے جانے والے خدشات بے بنیاد ہیں۔ عرب میڈیا میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کرشنا نندی نے کہا کہ ایک اسلامی جماعت کی جانب سے کسی ہندو کو امیدوار بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعتِ اسلامی مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی اور ان کے تحفظ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعتِ اسلامی کی حکومت میں کسی ہندو کو ملک چھوڑنے یا بھارت ہجرت کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور قانون و انصاف کے ذریعے مساوی شہریت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 2003 میں جماعتِ اسلامی میں اس لیے شامل ہوئے کیونکہ وہ جماعت کی نظم و ضبط، جواب دہی اور اخلاقیات پر مبنی سیاست سے متاثر تھے۔ جولائی 2024 میں ہونے والے بدامنی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کرشنا نندی نے دعویٰ کیا کہ جماعتِ اسلامی کے کارکنان نے اقلیتی برادریوں کے تحفظ اور مندروں و عبادت گاہوں کی حفاظت میں کردار ادا کیا۔
امریکی وزیر خزانہ کا
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ کینتھ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران میں ڈالر کی قلت کے پیچھے امریکا کا ہاتھ تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹر کیٹی الزبتھ نے پوچھا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر دباؤ بڑھانےکی پالیسی کے تحت کیا اقدامات کیے۔ امریکی وزیر خزانہ نے جواب میں کہا کہ ہم نے ایران میں ڈالر کا شدید بحران پیدا کیا، دسمبر میں ایک ایرانی بینک دیوالیہ ہوگیا اور بحران شدت اختیار کر گیا۔ اسکاٹ کینتھ نے بتایا کہ امریکی اقدامات کے باعث ایران کے مرکزی بینک کو نوٹ چھاپنے پڑے جس سے ان کی کرنسی کی قدر گر گئی، کرنسی نوٹ چھاپنے سے ایران میں مہنگائی قابو سے باہر ہو گئی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دباؤ کی پالیسی کے تحت واشنگٹن نے ایران کا آئل ایکسپورٹ بھی صفر کر دیا، اس سے معاشی دباؤ بڑھا جو دسمبر میں پرتشدد مظاہروں کا سبب بنا۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف 28 دسمبر کو پرامن مظاہرےشروع ہوئے، اسرائیلی ایجنسی موساد سے منسلک منظم گروپ ان مظاہروں میں گھس گئے، ان گروپوں نے مظاہرین، سکیورٹی فورسز، سرکاری عمارتوں اور مساجد پر حملے کیے۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ موساد سے منسلک گروپوں نے عام آدمی کا غصہ تشدد میں بدل دیا، ایران میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 3 ہزار500 سےزائدلوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
تائیوان کو اسلحے کی
چین نے تائیوان کو اسلحے کی فروخت پر امریکا کو خبردار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے خبر دار کیا ہے کہ تائیوان کواسلحےکی فروخت امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا اپریل میں چین کا دورہ شیڈول ہے۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان کچھ روز قبل ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا، امریکی صدر نے چینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کو شاندار قرار دیا تھا۔ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ سے تجارت، فوجی امور، تائیوان، روس اور یوکرین تنازع اور ایران کی موجودہ صورتحال پر بات ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کی امریکا سے تیل، گیس، اضافی زرعی مصنوعات کی خریداری، طیاروں کے انجنوں کی ترسیل سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ادھر چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے دوران امریکا چین تعلقات میں تائیوان کے مسئلے کو اہم قرار دیا۔ چین کے صدر نے تائیوان کے ساتھ اسلحے کے معاہدے پر امریکا کو انتہائی احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا تھا۔
ٹرمپ نے سابق صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کر دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور خاتون اول مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کی تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔ ویڈیو میں اوباما اور ان کی اہلیہ کو بن مانس دکھایا گیا، جس پر وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک اسٹاف نے یہ ویڈیو غلطی سے پوسٹ کردی تھی جسے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔ تاہم سابق صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے معاملے پر پردہ ڈالنے کی اس کوشش پر کسی کو بھی یقین نہیں کیونکہ پہلے اس ویڈیو کا دفاع کیا گیا تھا۔ کاملا ہیرس نے مزید کہا کہ ہم سب کو اچھی طرح پتہ ہے کہ ٹرمپ ہے کون اور اس کے نظریات کیا ہیں؟ ادھرڈیموکریٹک رہنما برنی سینڈرز نے ویڈیو پوسٹ کرکے کہا کہ کیا ری پبلکنز ساتھی اس نسل پرست شخص کے سامنے گھٹنے ٹیکتے رہیں گے؟ دوسری جانب اسی حوالے سے امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اوباما سے متعلق پوسٹ مکمل نہیں دیکھی، جیسےہی پتا چلا ہم نے پوسٹ کو ہٹادیا، غلطی نہیں کی، ہزاروں چیزوں کو دیکھتاہوں۔
اسرائیل کا کیمیائی مواد
اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں کیمیائی مواد کا مبینہ چھڑکاؤ کیا ہے جس کے ثابت ہونے کے بعد لبنانی حکومت نے بین الاقوامی اداروں کے دروازے کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں لبنانی کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر تمارا الزین نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقے عیتا الشعب، نواحی زرعی علاقوں پر مشتبہ کیمیائی مواد اسپرےکیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی موادکی نوعیت جاننے کیلئے فوجی سربراہ سے رابطہ کیا ہے اور نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، اگر مواد زہریلا ثابت ہوا تو یہ حیران کن نہیں ہوگا۔ لبنانی وزیر ماحولیات نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے پہلے ہی سفید فاسفورس سے جنوبی لبنان کی 9 ہزار ایکڑزرعی اراضی تباہ کردی ہے، زرعی ماہرین کی ٹیم نے اسرائیلی اسپرے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نمونے جمع کیے ہیں۔ وزیر زراعت کے مطابق نمونوں میں مٹی، گھاس اور درختوں کے پتے بھی شامل ہیں، نمونوں کی جانچ پڑتال بیروت اور یونانی لیبارٹریوں میں کی جائے گی، نمونوں سے متعلق نتائج 48 گھنٹوں میں سامنےآجائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلک کیمیائی موادکا چھڑکاؤ ثابت ہوا توبین الاقوامی اداروں کے سامنے اپنامقدمہ رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی اسکوائر پر میگا بسنت شو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ قوم خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے۔ مریم نواز نے کہا کہ خوارج پر کوئی رحم نہیں ہوگا اور پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 30 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت ہوچکی ہے، خود کش بمبار نے افغانستان سے دہشتگرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی اور متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایاکہ افغانستان میں موجود مختلف دہشتگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطےکی سلامتی کےلیےخطرہ ہیں، پاکستان میں ہر دہشتگردانہ کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔
اسلام آباد دھماکے پر روسی
اسلام آباد دھماکے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط بھیجے گئے ہیں۔ اپنے خطوط میں روسی صدر نے اسلام آباد دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر صدر مملکت اور وزیر اعظم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مذہبی اجتماع کے دوران شہریوں کا قتل بربریت کا ثبوت ہے۔ روسی صدر نے اپنے خط میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ روسی صدر پیوٹن نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 30 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت ہوچکی ہے، خود کش بمبار نے افغانستان سے دہشتگرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی اور متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایاکہ افغانستان میں موجود مختلف دہشتگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطےکی سلامتی کےلیےخطرہ ہیں، پاکستان میں ہر دہشتگردانہ کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔
100 کشتیاں اور ہزار
گلوبل صمود فلوٹیلا نے آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کا اعلان کردیا۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین ایک بار پھر غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں جس کے تحت 100 کشتیاں اور ہزار سے زائد امدادی کارکن آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک اور کوشش کرینگے۔ منتظمین نے مارچ میں سفر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، غزہ جانے والے قافلے میں طبی کارکن اور جرائم کے تفتیش کار بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل نے 40 کشتیاں اور 450 کارکنوں کو پکڑ کر غزہ امداد لے جانے سے روک دیا تھا۔
وعدوں کی پاسداری
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام پر زور دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ سفارتکاری میں داخل ہوا ہے لیکن اپنے حقوق پر مضبوطی سے قائم رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران گزشتہ ایک سال کے تجربات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھلی آنکھوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وعدوں کی پاسداری لازم ہے، برابری، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات محض الفاظ نہیں بلکہ کسی بھی پائیدار معاہدے کی بنیاد ہیں۔ یاد رہے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہو رہے ہیں جہاں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج ملکی دفاع کے لیےسفارتکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی ماہر، اسٹریٹیجک مذاکرات کار ہیں، عباس عراقچی کو اعلیٰ ترین فیصلہ سازوں، فوج اور انٹیلی جنس اداروں کا اعتمادحاصل ہے۔
سعودی عرب نے عالمی
ریاض: سعودی عرب نے عالمی سطح پر اونٹوں کے لیے ’پاسپورٹ‘ کے اجرا کا اعلان کردیا۔ سعودی حکام کے مطابق پروجیکٹ کا افتتاح سعودی نائب وزی رماحولیات، پانی اور زراعت منصورالمشیطی نے کیا۔ سعودی حکام نے بتایا کہ حکومت نے عالمی سطح پر اونٹوں کے لیے ’پاسپورٹ‘ کے اجرا کا اعلان کیا ہے جو شناختی اور تنظیمی دستاویز کا کردار ادا کرےگا۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ کیمل پاسپورٹ ایک جامع شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے، کیمل پاسپورٹ میں مائیکرو چپ نمبر، پاسپورٹ نمبر اور تاریخ پیدائش شامل ہے ۔ اس کے علاوہ کیمل پاسپورٹ میں اونٹ کا نام، نسل، جنس، رنگ اور جائے پیدائش بھی شامل ہے جب کہ کیمل پاسپورٹ میں شناخت کیلئے جانور کی تصویر بھی موجود ہے۔ سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب کے قومی ورثے میں 2.2 ملین اونٹ رجسٹرڈ ہیں، ریاض ریجن میں رجسٹرڈ اونٹوں کی تعداد سب سے زیادہ 65 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہے۔
برلن: بارش اور برفباری
جرمنی کے شہر برلن میں بارش کے بعد برف جمنے کے باعث فضائی نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز برلن میں شدید بارش اور برف باری ریکارڈ کی گئی، سرد موسم کی وجہ سے بارش کا پانی ائیرپورٹ کے رن وے پر بھی جم گیا۔ برف جمنے کی وجہ سے جمعرات کو پروازوں کی روانگی بھی متاثر ہوئی اور متعدد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ائیر لائن کی ویب سائٹ پر موجود تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ ائیرپورٹ انتظامیہ نے جمعہ(آج) بھی ائیرپورٹ کو خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی شہریوں کو فوری
واشنگٹن: امریکی ورچوئل ایمبیسی نے ایران میں موجود امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں امریکی ورچوئل ایمبیسی نے ایران میں رہنے والے امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری امریکی حکومت کی مدد پر انحصار کیے بغیر ایران سے روانگی کا منصوبہ بنائیں کیونکہ پروازوں کی منسوخی اور تعطل کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ ورچوئل ایمبیسی کے بیان میں ہدایت کی گئی کہ اگر ایران چھوڑنا ممکن نہ ہو تو امریکی شہری اپنے گھروں یا کسی محفوظ عمارت میں رہیں اور خوراک، پانی، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کا مناسب ذخیرہ رکھیں، محفوظ ہو تو امریکی شہری زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیے جانے پر غور کریں۔
ایران اب مذاکرات
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایران اب مذاکرات کر رہا ہے، وہ نہیں چاہتےکہ ہم ان پر حملہ کریں۔ واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف رواں ہے۔ اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران عراق کے ایک دورے کو یاد کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں طویل فضائی سفر کے دوران سونا پسند نہیں۔ انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ میں جہاز میں نہیں سوتا، میں کھڑکی سے باہر دیکھنا پسند کرتا ہوں تاکہ میزائلوں اور دشمنوں پر نظر رکھ سکوں۔ ٹرمپ نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کو امریکا کی بہت اچھی روایت بھی قرار دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی تقریب میں شریک ہوئے۔
چین نے ایران کے پُرامن
چین نے ایران کے پرامن جوہری استعمال کے حق کی حمایت کی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ لیو بن نے بیجنگ میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ چین جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کے ایران کے جائز حق کی حمایت کرتا ہے۔ نائب چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ نائب چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین پابندیوں کے نفاذ سے ایران پر دباؤ ڈالنےکی بھی مخالفت کرتا ہے۔ نائب چینی وزیر خارجہ نے ایران جوہری مسئلے کے مناسب حل کو فروغ دینےکے لیے چین کی کوششیں جاری رکھنےکے عزم کا اظہار بھی کیا۔
امریکا ایران جوہری
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مذاکرات میں شرکت کے لیے عمان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی آج مسقط میں امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق ایران جوہری مذاکرات میں پورے اختیار کے ساتھ منصفانہ، باہمی طور پر قابلِ قبول اور باوقار مفاہمت تک پہنچنے کے مقصد سے شریک ہوگا۔ ادھر امریکی حکام بھی مذاکرات میں شرکت کے لیے عمان روانہ ہوگئے ہیں۔ امریکی وفد میں نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس سے قبل امریکا، ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ہی ترکیے میں شیڈول تھے جس کے بعد ایران کی جانب سے مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایران نے مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ مذاکرات میں علاقائی شراکت داروں کو شامل نہ کرنے اور بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود رکھنے کا بھی مطالبہ کیا تھا تاہم ان مطالبات کو تسلیم یا رد کیے جانے سے متعلق فلحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
لاس اینجلس: تیز رفتار
امریکی شہر لاس اینجلس میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر گروسری اسٹور میں گھس گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ واقعہ شہر کے ویسٹ ووڈ علاقے میں واقع ایک مارکیٹ میں پیش آیا۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ رونما ہونے کے بعد 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کیاگیا، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون تھی۔ لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
سفارتکاری ناکام ہوئی
وائٹ ہاؤس نے ایران کو خبردار کیا کہ امریکی صدر کے پاس سفارتکار ی کے علاوہ بھی بہت سارے آپشنز موجود ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ ایران کے معاملے پر اپنے مطالبات کے حوالے سے بالکل واضح ہیں۔ کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ٹرمپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران ایرانی قیادت کو پیغام دیا کہ امریکی صدر کے پاس سفارتکاری کے علاوہ دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ کیرو لین لیوٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ دنیا کی تاریخ کی سب سے طاقتور فوج کے کمانڈر انچیف ہیں اور وہ اپنے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایران جوہری مذاکرات میں پورے اختیار کے ساتھ منصفانہ، باہمی طور پر قابلِ قبول اور باوقار مفاہمت تک پہنچنے کے مقصد سے شریک ہوگا۔
دبئی کو سر سبز بنانے
دبئی حکومت نے 4 سال میں دبئی کو سر سبزبنانے کا اعلان کردیا۔ دبئی کو سر سبزبنانےکا نیا منصوبہ متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت حکومت نے 15 لاکھ درخت لگانے اور 120 نئے پارکس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ دبئی حکومت نے 4 ارب درہم کا ’واٹراینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030‘ کا اعلان بھی کیا ہے جو بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کے دوران لانچ کیا تھا۔ دبئی میں 200 نئے اسپورٹس اور تفریحی مقامات بھی قائم ہوں گے اور ہر سال تین نئے پبلک بیچز بھی بنائیں جائیں گے۔ منصوبے میں بیچز (ساحلی ) سہولیات میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور سمندر کنارے عوامی ساحلی سہولیات میں واک،جاگنگ اورسائیکل ٹریکس بھی بنیں گے
امریکا اور روس کے درمیان
امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے والا آخری معاہدہ نیو اسٹارٹ آج ختم ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو اسٹارٹ معاہدہ آج 5 فروری کو ختم ہوگیا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے میں توسیع یا کسی متبادل منصوبے پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ اس حوالے روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف کا کہناہے کہ روس سفارتی ذرائع کے ذریعے اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاہدے کے خاتمے سے ایک دن قبل جاری کیے گئے بیان میں روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں فریق اب معاہدے کے دائرہ کار میں کسی بھی ذمہ داری کے پابند نہیں رہے، آئندہ اقدامات کا آزادانہ طور پر تعین کرنے کے لیے آزاد ہیں۔ واضح رہےکہ 2010 میں ہونیوالے معاہدےکے تحت امریکا اور روس جوہری وار ہیڈز اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی تعداد محدود رکھنے کے پابند تھے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے امریکا اور روس سے جلد از جلد نئے جوہری معاہدے پر دستخط کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس حوالے سے خدشات ختم ہوسکیں۔
روزانہ انڈے کھانے سے
انڈوں میں صحت کے لیے اہم متعدد ضروری اجزا موجود ہوتے ہیں۔ ان میں پروٹین اور صحت بخش چکنائی بھی شامل ہے اور اسی وجہ سے انہیں ناشتے کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ مگر ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ انڈوں میں موجود ایک جز دماغی عمر کی رفتار کو سست اور مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ جرنل ایجنگ اینڈ ڈیزیز میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ موٹاپے کے شکار افراد کے خون میں کولین کی سطح صحت مند جسمانی وزن کے مالک افراد کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوتی ہے۔ محققین نے بتایا کہ جسم میں کولین کی سطح میں کمی انسولین کی بدترین مزاحمت، ورم اور جگر کے افعال میں ناکامی کا باعث بنتی ہے اور یہ تمام عناصر الزائمر کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اثر موٹاپے کے شکار افراد میں بہت زیادہ دیکھنے میں آتا ہے جبکہ ہم نے یہ بھی دریافت کیا کہ الزائمر امراض سے متاثر ہونے سے کافی برس قبل ہی جسم میں کولین کی سطح گھٹ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اگر کولین سے بھرپور غذاؤں جیسے انڈوں کا استعمال معمول بنایا جائے تو میٹابولک اور دماغی امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق میں موٹاپے کے شکار جوان افراد کو شامل کیا گیا تھا اور پھر ان کے ڈیٹا کا موازنہ دماغی تنزلی کے شکار معمر افراد کے ڈیٹا سے کیا گیا۔ محققین کے مطابق شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ جوانی میں میٹابولک تناؤ سے بعد کی زندگی میں دماغ پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مگر انہوں نے کہا کہ نتائج کو ابھی حتمی نہیں قرار دیا جاسکتا اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ انڈوں کے علاوہ کلیجی، گوبھی، بیجوں، مونگ پھلی، گوشت، مرغی کے گوشت، مچھلی، دودھ یا اس سے بنی مصنوعات سے بھی کولین کا حصول ممکن ہے۔
سعودی عرب، اونٹوں کو
سعودی عرب نے مملکت میں موجود لاکھوں اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس منصوبے کا مقصد سعودی عرب کے قیمتی اونٹوں کے ریوڑوں کا بہتر انتظام اور نگرانی کرنا ہے، سعودی وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت کے مطابق اس منصوبے سے اونٹوں کے شعبے میں پیداواری صلاحیت اور مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ اس اقدام سے اونٹوں سے متعلق ایک جامع اور قابلِ اعتماد ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جا سکے گا، وزارت ماحولیات نے اونٹوں کے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے، اونٹوں کیلئے پاسپورٹ سبز رنگ کا ہے، پاسپورٹ پر سعودی عرب کا قومی نشان اور سنہری رنگ میں اونٹ کی تصویر نمایاں ہے۔ مملکت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں اونٹوں کی تعداد تقریباً 22 لاکھ تھی، اونٹ صدیوں سے عرب دنیا میں نقل و حمل کا ایک اہم ذریعہ رہے ہیں اور آج بھی انہیں وقار اور سماجی حیثیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
روسی ساختہ جنگی
ایک امریکی ڈیفنس ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو روسی ساختہ Mi-28 Havoc جنگی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے شواہد مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روسی ساختہ Mi-28NE ہیلی کاپٹر ایرانی دارالحکومت تہران کے اوپر پرواز کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں جن میں کم از کم ایک Mi-28NE کو ایران میں موجود دکھایا گیا تھا۔ تاہم ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس بات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ ویڈیو کہاں اور کب ریکارڈ کی گئی۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے سامنے آنے والی تصاویر بظاہر تہران کے مہرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واقع پارس ائیروسپیس سروسز کمپنی کے ہینگر میں لی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ 3 جنوری کو ایرانی صحافی محمد طاہری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فارسی زبان میں ایران کی عسکری قوت کے حوالے سے ایک پوسٹ کی تھی جس کے ساتھ ڈیزرٹ کیموفلاج میں موجود Mi-28 کی ایک تصویر منسلک تھی۔ Mi-28 ہیلی کاپٹر 30 ملی میٹر خودکار مشی گن سے لیس ہوتے ہیں اور چار ہارڈ پوائنٹس پر مختلف ہتھیار لے جا سکتے ہیں جن میں ٹینک شکن میزائل اور راکٹ شامل ہیں۔ اس ہیلی کاپٹر کا بنیادی سینسر سسٹم ماسٹ ریڈار اور ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے میں نصب انفرا ریڈ کیمرے پر مشتمل ہوتا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ایران کے لیے فراہم کیے جانے والے Mi-28 ہیلی کاپٹروں کی درست صلاحیت اور مجموعی تعداد ابھی واضح نہیں ہے، اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو کا معیار کم ہونے کی وجہ سے کئی تفصیلات کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران میں Mi-28 کی موجودگی اس بات کی بھی علامت ہو سکتی ہے کہ روس کی جانب سے مزید ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی ترسیل ہو رہی ہے یا جلد متوقع ہے۔ ویب سائٹ نے کہا کہ جنوری میں آن لائن فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے پتا چلا تھا کہ روس سے ایران تک Il-76 ٹرانسپورٹ طیاروں کی کم از کم 5 پروازیں ہوئیں۔ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران اپنے کمزور ہو چکے عسکری ذخیرے کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے میں Mi-28 ہیلی کاپٹروں کی ممکنہ فراہمی اسی حکمتِ عملی کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر شواہد اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ کم از کم ایک Mi-28 ہیلی کاپٹر ایران پہنچ چکا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایرانی عوام کا ساتھ دیا، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو آج مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوتا۔ امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر جمعے کو مذاکرات ہونے والے ہیں۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند نظر آتا ہے تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔ ایک موقع پر صدر ٹرمپ بولے کہ ماضی میں بھی ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے ایران کےخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایران مڈنائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔
ایران امریکا مذاکرات
ایران امریکا مذاکرات کی تعطلی سے متعلق تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، ایران اور امریکا نے مذاکرات طے شدہ دن اور وقت کے مطابق ہونے کی تصدیق کردی۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں تصدیق کی کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات جمعے کو صبح 10 بجے مسقط میں ہوں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے تمام ضروری انتظامات کرنے پر عمانی بھائیوں سے اظہار تشکر کیا۔ دوسری جانب دو سنیئر امریکی عہدیداروں نے بھی امریکی میڈیا سے گفتگو میں مذاکرات عمان میں ہونے کی تصدیق کردی۔ اس سے قبل امریکا، ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ہی ترکیے میں شیڈول تھے جس کے بعد ایران کی جانب سے مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایران نے مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ مذاکرات میں علاقائی شراکت داروں کو شامل نہ کرنے اور بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود رکھنے کا بھی مطالبہ کیا تھا تاہم ان مطالبات کو تسلیم یا رد کیے جانے سے متعلق فلحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
امریکی صدر کا چینی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ امریکی صدر نے چینی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کو شاندار قرار دیا۔ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ صدر شی سے تجارت، فوجی امور، تائیوان، روس اور یوکرین تنازع اور ایران کی موجودہ صورتحال پر بات ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کی امریکا سے تیل، گیس، اضافی زرعی مصنوعات کی خریداری، طیاروں کے انجنوں کی ترسیل سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے دوران امریکا چین تعلقات میں تائیوان کے مسئلے کو اہم قرار دیا ، چین صدر نے تائیوان کے ساتھ اسلحے کے معاہدے پر امریکا کو انتہائی احتیاط سے کام لینے کا کہا۔ دوسری جانب چینی اور روسی صدور کے درمیان بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ کریملن کے مطابق چینی صدر اور روسی صدر پیوٹن نے ایران، یوکرین اور دیگر اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر پیوٹن نے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی۔
ہر قسم کے حالات میں
اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نےکوشش کی کہ ہم نوشکی کے عوام کی خدمت نہ کر سکیں لیکن دہشتگردوں کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے متعلق بیان میں کہا کہ 31جنوری کو فتنہ الہندوستان نے ڈپٹی کمشنر نوشکی اور انکے اہلخانہ کو یرغمال بنایا، دہشتگردوں نےکوشش کی ہم نوشکی کےعوام کی خدمت نہ کر سکیں، لیکن انہیں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ماریہ شمعون نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کی شکر گزار ہوں جن کی بروقت کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، اس مشکل گھڑی میں پاک فوج مسلسل ہمارے شانہ بشانہ رہی، ہمیں بحفاظت سے گھروں تک پہنچایا گیا۔ اے سی نوشکی کا کہنا تھا میں اور میری فیملی فیلڈ مارشل عاصم منیر،کورکمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نوشکی سمیت بلوچستان کی عوام کوپیغام دیتی ہوں کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ماریہ شمعون کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کے حالات میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، دشمن کبھی ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا۔
لیبیا کے سابق رہنما
لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا۔ قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے سیف الاسلام قذافی کو قتل کیے جانے کی تصدیق کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی کا قتل 4 افراد نے کیا ، انہیں باغ میں گولی ماری گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے ان کے مشیر عبداللہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔ 2021 میں انہوں نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کی کشتیوں نے امریکی پرچم والے جہاز کو روک لیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پرچم والا جہاز بغیر اجازت ایرانی پانیوں کی حدود میں داخل ہوا تھا، ایرانی کشتیوں کی جانب سے وارننگ ملنے کے بعد جہاز علاقے سے نکل گیا ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ ایرانی کشتیوں نے امریکی پرچم والے جہاز کو روکا اور عملے کو ہراساں کیا۔ ترجمان سینٹ کام نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کی کشتیاں اور ایرانی ڈرون امریکی پرچم والے جہاز تک پہنچے اور جہاز کو قبضے میں لینے کی دھمکی دی ۔ سینٹ کام نے کہا کہ امریکی ائیرکرافٹ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر موجود امریکی ایف 35 سی لڑاکا طیارے نے ایرانی ’شاہد-139‘ ڈرون مارگرایا۔
ایران امریکا سے جوہری
امریکی میڈیا نے علاقائی سفارتکاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران امریکا سے ہونے والے جوہری مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کرنا چاہتا ہے۔ امریکی میڈیا نے سفارتکار وں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مذاکرات میں مختلف موضوعات جیسے کہ بیلسٹک میزائل اور خطے میں ایران کے پراکسیز کی سرگرمیوں کو شامل کرنا چاہتا ہے جبکہ ایران مذاکرات میں صرف جوہری بات چیت پر توجہ چاہتا ہے، ایران علاقائی ممالک کی براہِ راست شرکت کا خواہش مند بھی نہیں ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کےساتھ رواں ہفتے ہونے والی بات چیت طے شدہ وقت کےمطابق ہوگی۔ دوسری جانب ترجمان ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقام اور وقت کوئی پیچیدہ معاملات نہیں، امریکاکے ساتھ مذاکرات کےمقام کےحوالے سے مشاورت جاری ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ترکیے، عمان اور خطے کےکئی دیگر ممالک نے مذاکرات کی میزبانی کےلیے آمادگی ظاہرکی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی اور ایرانی حکام نے مئی 2023 سے تعطل کا شکار جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیے میں دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایران مڈنائٹ ہیمر جیسا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، اُمید ہے یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ایران سے مذاکرات سے متعلق سوال کیا جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند نظر آتا ہے تاہم یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن اگلی ملاقات کہاں ہوگی، اس کا انہیں ابھی علم نہیں۔ ایک موقع پر صدر ٹرمپ بولے کہ ماضی میں بھی ایران کو بات چیت کا موقع ملا لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا جس کے بعد ہم نے ایران کےخلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایران مڈنائٹ ہیمر جیسی کارروائی دوبارہ چاہے گا۔ گزشتہ روز بھی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اگر کوئی معاملہ طے پا گیا تو یہ بہتر ہوگا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو بہت برُے نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
جنسی مجرم ایپسٹین سے
سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات کے اجراء نے عالمی اشرافیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری تازہ دستاویزات میں عالمی رہنماؤں، ہالی وڈ شخصیات، ٹیکنالوجی ارب پتیوں اور سرکاری عہدیداروں سمیت بے شمار بااثر افراد سے متعلق انکشافات سامنے آئے، یہ انکشافات ایپسٹین فائلز کی تازہ کھیپ میں سامنے آئے ہیں جو 30 لاکھ سے زائد صفحات، تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے غلطی سے تقریباً 40 ایسی تصاویر بھی جاری کر دیں جن میں متاثرہ نوجوان خواتین یا کم عمر لڑکیوں کے چہرے اور برہنہ جسم واضح تھے، تاہم عوامی ردِعمل اور نیویارک ٹائمز کی نشاندہی پر یہ تصاویر ہٹا دی گئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام فائلوں میں بارہا آیا ہے، مگر ان کا کہنا ہے کہ تازہ دستاویزات انہیں کسی بھی غلط کام سے بری کرتی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ ایپسٹین فائلز کی آخری کھیپ ہے لیکن ڈیموکریٹک قانون سازوں نے سوال اٹھایا ہے کہ تحقیقات سے متعلق صرف نصف صفحات ہی کیوں جاری کیے گئے ہیں، باقی کیوں چھپائے جا رہے ہیں۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق نیویارک میئر زہران ممدانی کی والدہ، فلم ساز میرا نائر کا ذکر Ghislaine Maxwell کے گھر پر 2009 میں ہونے والی ایک پارٹی سے متعلق ای میلز میں آیا، تاہم بعد میں وائرل ہونے والی وہ تصاویر جن میں میرا نائر کو ایپسٹین اور بل کلنٹن کے ساتھ دکھایا گیا، وہ جعلی اور AI سے تیار کردہ ثابت ہوئیں۔ اُدھر برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے مطالبہ کیا کہ شہزادہ اینڈریو امریکی کانگریس کے سامنے بیان دیں، نئی فائلوں میں اینڈریو کی تصاویر شامل ہیں جن میں وہ ایپسٹین کی نیویارک رہائش گاہ میں ایک خاتون کے اوپر جھکے دکھائی دیتے ہیں۔ اینڈریو، جن سے پہلے ہی شاہی اعزازات واپس لیے جا چکے ہیں، الزامات سے انکار کرتے رہے ہیں۔ دستاویزات میں ان کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن اور ایپسٹین کے درمیان قریبی مالی و سماجی تعلقات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ فائلوں کے مطابق برطانیہ کے سابق سینئر وزیر Peter Mandelson نے بینکرز کے بونس سے متعلق ٹیکس پالیسی پر سرکاری ای میلز ایپسٹین کو بھیجیں، جس پر بعد میں انہیں امریکا میں برطانوی سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ سلوواکیہ میں وزیراعظم کے قومی سلامتی مشیر میروسلاو Lai-chack نے ایپسٹین کے ساتھ لڑکیوں اور سفارت کاری پر گفتگو سامنے آنے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ اسکینڈل ناروے کے شاہی خاندان تک بھی پہنچا، جہاں ولی عہد شہزادی میٹے مارٹ نے معذرت کی اور اعتراف کیا کہ وہ 2013 میں ایپسٹین کے فلوریڈا کے گھر ٹھہری تھیں اور انہوں نے اس کے پس منظر کی مناسب جانچ نہیں کی، ان فائلوں میں امریکی تحقیقاتی ادارے FBI کے میمو بھی شامل ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ جیفری ایپسٹین سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک اور موساد کے قریب تھا اور اُس نے وہیں سے جاسوسی کی تربیت حاصل کی۔ اِن دستاویزات میں ایک عجیب و غریب لین دین کی تفصیل بھی موجود ہے۔ 2017 کی ای میلز سے معلوم ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک کاروباری خاتون نے غلافِ کعبہ کو ایپسٹین کے گھر بھجوانے کا انتظام کیا تھا۔
سونے کی قیمت سنبھل نہ سکی،
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا دباؤ سے نکلنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ تازہ ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونا 172 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 4,721 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران سونے کی قدر میں 3 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی، جس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید متاثر کیا ہے۔ دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں بھی واضح گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک کم ہوئیں، جس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل 67 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی خدشات، ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع خوری کے باعث قیمتی دھاتوں اور توانائی کی منڈیوں پر دباؤ برقرار ہے۔
بلوچستان میں بی ایل اے
کوئٹہ: بلوچستان بھر میں بدھ کے روز بی ایل اے سے منسلک غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک فتنہ الہندوستان (FAH) کی جانب سے کیے گئے دہشت گرد حملے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیے۔ کئی دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے، فورسز نے چند گھنٹوں کے اندر صورتحال پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ فتنہ الہندوستان سے منسلک پروپیگنڈا نیٹ ورکس اور بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کے برعکس یہ حملے کسی قسم کا مؤثر نتیجہ حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 41 دہشت گرد ہلاک فورسز نے دہشت گردوں کا ”ہیروف 2.0“ مکمل ناکام بنا دیا۔ واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ان حملوں کو”ہیروف 2.0“ کا نام دیا گیا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دہشت گردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی جبکہ فرنٹیئر کور نے بھی موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کا گھیراؤ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے اور علاقہ کلیئر کر لیا گیا۔ نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر فائر ریڈ کیا، تاہم مستعد جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہ ہوا۔ دالبندین میں بھی ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جہاں دو دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا، صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رہی۔ قلات میں دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر آفس اور پولیس لائنز کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز کی مؤثر کارروائی کے باعث دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ اسی طرح پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی تنصیب پر دور سے فائرنگ کی گئی جبکہ گوادر میں لیبر کالونی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس اور ایف سی کی بروقت کارروائی سے دونوں حملے ناکام بنا دیے گئے۔ بالچہ، تمپ، مستونگ اور خاران میں بھی سیکیورٹی چوکیوں پر فائرنگ اور گرنیڈ حملے کیے گئے، جنہیں فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کر دیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق مجموعی طور پر بلوچستان بھر میں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے جبکہ صرف 2 سے 3 سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوئے، کسی بھی اسٹریٹجک تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ حملے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ دنوں میں بلوچستان میں 50 سے زائد دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد کیے گئے جو دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ اور ناکامی کا واضح ثبوت ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے کے بیرون ملک مقیم دہشت گرد سرغنہ بشیر زیب بلوچ، اللہ نذر اور حربیار مری پر عائد کی گئی ہے جو افغانستان سمیت دیگر محفوظ ٹھکانوں سے یہ کارروائیاں چلا رہے ہیں۔ بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان میں کالعدم تنظیمیں ہیں جبکہ بی ایل اے کو امریکہ بھی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔ سیکیورٹی تجزیہ کاروں کے مطابق دہشت گرد قیادت بیرون ملک محفوظ ہے جبکہ مقامی بلوچ نوجوانوں کو خودکش اور براہ راست حملوں میں جھونک کر ان کی جانیں ضائع کی جا رہی ہیں، ان ہلاکتوں کو بعد ازاں گمشدگیاں قرار دے کر جھوٹا پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے عام شہری آبادیوں، مزدور بستیوں اور مخلوط علاقوں کو نشانہ بنانا ان کے مجرمانہ عزائم کو بے نقاب کرتا ہے اور بلوچ عوام کی نمائندگی کے ان کے دعوؤں کو جھٹلاتا ہے۔ وادی تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہیروف 2.0 مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور یہ دہشت گرد نیٹ ورکس کی کمزور منصوبہ بندی اور سیکیورٹی فورسز کے پیشہ ورانہ ردعمل کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے عوام، خصوصاً کمزور طبقوں کے تحفظ اور غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔
عازمیِ حج کیلئے سعودی
وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کے عازمین کیلئے سعودی ویزہ بائیو میٹرک سے متعلق اہم گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کیلئے منتخب ہونے والے تمام عازمین کیلئے سعودی ویزہ بائیو میٹرک کا عمل مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، بصورتِ دیگر حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام عازمین کو ’’سعودی ویزہ بائیو‘‘ موبائل ایپ کے ذریعے اپنا بائیو میٹرک مکمل کرنا ہوگا۔ اس ایپ کے ذریعے فنگر پرنٹس اور دیگر بائیو میٹرک معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ سعودی حکام کی جانب سے ویزہ کے اجراء کے عمل کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق بعض عازمین کو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک کے دوران فنگر پرنٹس میچ نہ ہونے یا تکنیکی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ایسے عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں 8 فروری تک قریبی تاشیر سینٹر سے رجوع کریں اور وہاں جا کر اپنا بائیو میٹرک مکمل کرائیں۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک مکمل نہ کروانے کی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ عازم پر عائد ہوگی۔ وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے بائیو میٹرک کے عمل کو حج انتظامات کا لازمی حصہ قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد عازمین کے ڈیٹا کی درستگی، سیکیورٹی اور امیگریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ حکام نے عازمین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے جلد از جلد ’’سعودی ویزہ بائیو‘‘ ایپ کے ذریعے اپنا بائیو میٹرک مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا مشکلات سے بچا جا سکے۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے انتظامات کو بروقت اور شفاف بنانے کیلئے تمام عازمین کا تعاون ناگزیر ہے، جبکہ بائیو میٹرک سے متعلق ہدایات پر مکمل عمل درآمد حج ویزہ کے اجراء کیلئے نہایت اہم ہے۔
بلوچستان کے 12 مختلف
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے ناکام بنا دیے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے تمام حملے ناکام ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 58 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں، دوران آپریشن سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد بھی شہید ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے تعاقب کا سلسلہ تا حال جاری ہے، کارروائیوں میں مزید دہشتگردوں کی ہلاکتوں اور نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں۔ بلوچستان میں بی ایل اے کے دہشت گرد حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 41 دہشتگرد پہلے ہی ہلاک ہو چکے ہیں۔
انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ
انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں ایک ہفتہ قبل آنے والی لینڈ سلائیڈنگ میں فوت ہونےوالوں کی تعداد بڑھ کر 49 ہو گئی ہے جبکہ 15 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ یہ بات ملک کے مرکزی ریسکیو ادارے باسارناس نے ہفتے کے روز بتائی۔ یہ لینڈ سلائیڈ 24 جنوری کو بانڈونگ بارات کے گاؤں پاسیر لانگو میں شدید بارشوں کے باعث پیش آئی تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ایمرجنسی کی مدت میں سات فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ادھر انڈونیشی بحریہ نے بتایا ہے کہ سرحدی گشت کی تربیت کے دوران پیش آنے والے ایک الگ واقعے میں 23 فوجی بھی جاں بحق ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال کے اواخر میں سماٹرا جزیرے پر آنے والے طوفان سے پیدا ہونے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں تقریباً 1,200 افراد جان سے گئے تھے جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔ دوسری جانب باسارناس کے بجٹ میں حال ہی میں پارلیمانی پینل کی جانب سے کٹوتی کی گئی ہے، حالانکہ ادارے کو ملک بھر میں بڑھتی ہوئی قدرتی آفات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
ایران نے یورپی ممالک کی
ایران نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیدیا۔ پاسداران انقلاب کیخلاف یورپی اقدام پر ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا رد عمل سامنے آگیا۔ علی لاریجانی نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین ایران کے داخلی قانون سے یقینا آگاہ ہے اور وہ تمام ممالک جنہوں نے پاسدارانِ انقلاب کے خلاف یورپی یونین کی حالیہ قرارداد میں حصہ لیا، ان کی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں تصور کیا جاتا ہے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ اس اقدام کے نتائج کی ذمہ داری ان ہی یورپی ممالک پر عائد ہوگی جنہوں نے اس قسم کے فیصلے کیے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ نے پاسداران انقلاب سے متعلق قانون اپریل2019 میں منظور کیا تھا، ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی قانون پاسدارن کوبلیک لسٹ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ ایک روز قبل یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایران کی مسلح افواج نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر منطقی، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ پاسداران انقلاب ایران کی مسلح افواج کا ایک اہم حصہ ہے جسے 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایرانی فوج کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور براہ راست ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جواب دہ ہے۔
امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب
امریکا نے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دیدی۔ محکمہ دفاع کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل کو 6.5 ارب ڈالر کا فوجی سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے فوجی سازوسامان میں 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالرکی لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔ اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئر کے پاور پیکس اور لاجسٹک سپورٹ سمیت دیگر فوجی سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ فروخت اسرائیل کی موجودہ اور مستقبل کی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی، خاص طور پر اسرائیل کو زمینی افواج کی نقل و حرکت اور آپریشنل استعداد بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ امریکا کو غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر شدید تنقید کا سامنا ہے، کئی قانون دان حکومت سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
امریکا سعودی عرب کو 9 ارب
امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری دے دی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ پینٹاگون نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو جدید کیپیبلٹی میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔ اس سے قبل امریکا نے اسرائیل کو بھی کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دی تھی۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے فوجی سازوسامان میں 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالرکی لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔ اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئر کے پاور پیکس اور لاجسٹک سپورٹ سمیت دیگر فوجی سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب اشتعال انگیزی
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے خبر دار کیا کہ وہ پاسداران انقلاب کےکسی بھی غیر محفوظ اقدام کو برداشت نہیں کریں گے۔ سینٹکام نے بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں اتوار سے 2 روزہ بجری مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ پاسداران انقلاب سمندر میں اشتعال انگیزی سےگریز کرے۔ سینٹکام نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ 100 سےزائد تجارتی جہاز گزرتے ہیں، ایرانی مشقیں محفوظ، پیشہ ورانہ اندازمیں ہونی چاہییں، یہ بین الاقوامی میری ٹائم ٹریفک کی آزادنہ نقل وحمل کےلیےخطرہ نہیں ہوناچاہیے۔ سینٹکام نے خبردار کیا کہ امریکی فورسز، علاقائی پارٹنرز اور کمرشل جہازوں کےقریب غیرمحفوظ اور غیرپیشہ ورانہ رویے سے تصادم کاخطرہ پیداہوسکتا ہے۔ سینٹکام کے مطابق وہ پاسداران انقلاب کےکسی بھی غیرمحفوظ اقدام کو برداشت نہیں کریں گے اور امریکی اہلکاروں، جہازوں،طیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
ایران پر حملے کی دھمکیاں
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سابق سربراہ محمد البرادعی کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کی دھمکیاں عراق جنگ کی تیاریوں جیسی گونج رکھتی ہیں۔ اپنے بیان میں البرادعی نے کہا کہ یکطرفہ دھمکیاں ایسے وقت میں دی جا رہی ہیں جب ایران کی جانب سے کوئی واضح یا موجود خطرہ نظر نہیں آرہا اور یہ صورتحال بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پرحملوں کی دھمکیاں عراق جنگ کی تیاریوں جیسی گونج رکھتی ہیں، ایسا ہی عراق کیخلاف غیر اخلاقی اور غیرقانونی جنگ سے پہلے کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انسانی زندگی اور علاقائی تباہی مسئلہ ہی نہیں سمجھا جا رہا، ہم کبھی سیکھنا ہی نہیں چاہتے۔ خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ چند روز کے دوران کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ امریکی بحری بیڑہ تیزی سے ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔
بدنام زمانہ امریکی شہری
بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق مزید ہوشربا دستاویزات جاری کردی گئیں۔ امریکی محکمہ انصاف نے35 لاکھ سے زائد صفحات عوام کے لیے جاری کردیے۔ نئی ریلیز میں 2 ہزار سے زائد ویڈیوز اور ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر شامل ہیں، متاثرہ افراد کی شناخت چھپانے کیلئے کچھ حصے ایڈیٹ کیے گئے ہیں جبکہ اہم شخصیات اور سیاست دانوں کےنام نہیں چھپائےگئے۔ واضح رہے کہ ایپسٹین پرکم عمرلڑکیوں کےجنسی استحصال اور عالمی اشرافیہ سے تعلقات رکھنےکے سنگین الزامات تھے۔ ایپسٹین2019 میں امریکی جیل میں مردہ پایا گیا تھاجس کی موت آج تک معمہ بنی ہوئی ہے۔
وینزویلا بھیجے گئے بیڑے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جانب امریکی جنگی جہازوں کی روانگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیڑا اس بحری بیڑے سے بھی کہیں بڑا ہے جو وینزویلا پر امریکی حملے سے قبل روانہ کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا، یا فلوٹیلا، یا جو بھی آپ اسے کہنا چاہیں، اس وقت ایران کی طرف جا رہا ہے اور یہ وینزویلا کے لیے بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا ہے‘۔ جب ان سے خطے میں امریکی فوجی موجودگی کے منصوبے کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم دیکھیں گے کہ یہ سب کیسے آگے بڑھتا ہے۔ انہیں [بحری بیڑے کو] کہیں نہ کہیں تو رہنا ہی ہے، تو بہتر ہے کہ وہ ایران کے قریب ہی رہیں‘۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کی جانب سے ایک بڑا بحری بیڑا بھیجنے کا ذکر کرچکے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت، جوش اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی طرح، یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت، تشدد سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنے کا اہل ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔
چین سے بڑھتے تعلقات پر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ بڑھتے کاروباری تعلقات پر برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کے ساتھ اس طرح کے روابط “خطرناک” ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے چین کے دورے کے دوران تعلقات میں پیش رفت اور معاشی فوائد کو سراہا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسٹارمر نے بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے تین گھنٹے طویل ملاقات میں چین کے ساتھ “زیادہ بالغ اور جدید تعلقات” کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں مارکیٹ تک بہتر رسائی، کم ٹیرف، سرمایہ کاری کے معاہدوں کے علاوہ فٹبال اور شیکسپیئر جیسے موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔ دوسری جانب واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے برطانیہ اور چین کے قریبی تعلقات سے متعلق سوال پر کہا کہ “یہ ان کے لیے بہت خطرناک ہے”، تاہم انہوں نے اس بیان کی مزید وضاحت نہیں کی۔ اسٹارمر نے بیجنگ میں یو کے–چائنا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی کے ساتھ ان کی ملاقاتیں “انتہائی خوشگوار” رہیں اور ان کے نتیجے میں “حقیقی پیش رفت” سامنے آئی ہے۔ انہوں نے ویزا فری سفری سہولت اور برطانوی وہسکی پر ٹیرف میں کمی کو اہم کامیابیاں قرار دیا۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کو امریکا اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں۔ ان کے مطابق امریکا کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات دفاع، سیکیورٹی، انٹیلی جنس اور تجارت کے شعبوں میں بدستور مضبوط ہیں۔ اسٹارمر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں، تجارتی ٹیرف کی دھمکیوں اور گرین لینڈ سے متعلق بیانات نے امریکا کے اتحادیوں میں بے چینی پیدا کر رکھی ہے۔ تاہم برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو چین کے دورے کے اہداف سے پیشگی آگاہ کیا گیا تھا۔ امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لٹنک نے بھی شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ برآمدات بڑھانا انتہائی مشکل ہے اور برطانیہ کی کوششوں کے کامیاب ہونے کے امکانات کم ہیں۔
پیوٹن کیف پر حملے روکنے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شدید سرد موسم کے باعث ایک ہفتے کے لیے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر حملے نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں کابینہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر صدر پیوٹن سے درخواست کی تھی کہ شدید سردی کے دوران یوکرینی شہروں پر حملے نہ کیے جائیں، جس پر پیوٹن نے اتفاق کیا۔ ٹرمپ کے مطابق، “میں نے صدر پیوٹن سے کہا کہ ایک ہفتے کے لیے کیف اور دیگر قصبوں پر حملے نہ کیے جائیں، اور انہوں نے اس پر رضامندی ظاہر کی۔” روس کی جانب سے تاحال اس مبینہ معاہدے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، تاہم یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ روس اپنے وعدے پر عمل کرے گا۔ زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کا یہ اعلان انتہائی سرد موسم کے دوران کیف اور دیگر شہروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے امکان سے متعلق ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے یوکرینی اور روسی ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں بات چیت بھی ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں کیف کا درجہ حرارت منفی 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، جس کے باعث حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔
تاریخ کی بلند ترین سطح
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی ہلچل دیکھنے میں آئی، جہاں ریکارڈ اضافے کے فوراً بعد قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد اچانک دباؤ کا شکار ہو گئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی قیمت 5 ہزار 594 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے بعد اچانک 5 فیصد کمی کے ساتھ 5 ہزار 109 ڈالر تک آ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس اچانک کمی کی بڑی وجہ ریکارڈ اضافے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر فروخت ہے۔ سرمایہ کاروں نے بلند قیمتوں پر سونا فروخت کر کے منافع سمیٹنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ مختصر مدت میں قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم مجموعی طور پر سونے کی کارکردگی اب بھی غیر معمولی قرار دی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا ماہانہ بنیادوں پر 24 فیصد اضافے کے ساتھ سال 1980 کے بعد اپنی بہترین پوزیشن میں ہے، جو عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کے خدشات اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ ماہرین یہ بھی بتاتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں کا انحصار عالمی معاشی اشاریوں، امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود اور جغرافیائی سیاسی صورتحال پر ہوگا۔ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ مارکیٹ کے رجحانات پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی فیصلے سے قبل احتیاط سے کام لیں۔ دوسری جانب مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کے کاروبار سے وابستہ حلقوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے، جبکہ عام صارفین قیمتوں میں ممکنہ استحکام کے انتظار میں ہیں۔ ماہرین کے مطابق قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں یہ اتار چڑھاؤ وقتی بھی ہو سکتا ہے، تاہم سرمایہ کاری کے فیصلوں میں محتاط حکمت عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔
کراچی: کیماڑی میں
کراچی کے علاقے کیماڑی میں ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 3 افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔ کیماڑی میں گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ڈائیور کو گرفتار کرکے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔ پولیس کےمطابق جاں بحق شخص کی شناخت نجم بشیر کے نام سے ہوئی، متوفی سرکاری ادارے کا ملازم ہے، متوفی کی 4 سال قبل شادی ہوئی تھی۔
ایران کے معاملے پر
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی جانب بڑھنے سے سختی سے خبردار کرتے ہوئےکہا کہ امریکا تمام آپشنز استعمال کرنےکے لیے تیار ہے۔ امریکی وزیر دفاع نےکہا کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کا موقع تھا، ایران کو اپنی جوہری صلاحیت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ محکمہ دفاع ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی توقعات کے مطابق عمل کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر ٹرمپ جو چاہیں گے پینٹاگون وہ کرنے کے لیے تیار ہوگا۔ یاد رہےکہ امریکا نے بحری بیڑہ مشرقی وسطیٰ میں تعینات کردیا ہے ۔ ایک روز قبل امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئےکہا تھا کہ ایک بحری بیڑہ تیزی سے بھرپور طاقت اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی فورسز کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور ایرانی فورسز کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
2029 تک 60 ارب
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سنہ 2029 تک 60 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ دبئی میں جاری گلف فوڈ 2026 کے موقع پر پاکستان پویلین کے دورے کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میڈ اِن پاکستان کو عالمی معیار کا برانڈ بنانا حکومت کی ترجیح ہے اور اگلے دس سال میں پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانا ہے۔ وفاقی وزیر نے نمائش میں شریک پاکستانی اسٹالز کا معائنہ کیا اور نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر زور دیا۔
کراچی: فائر بریگیڈ زبوں
کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کی بدحالی کے برعکس سندھ حکومت کے تحت ریسکیو 1122 کو بین الاقوامی طرز پر شاندار ادارہ بنادیا گیا۔ گلشن اقبال میں ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں قائم ریسکیو 1122 کنٹرول روم جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے جہاں ایک شفٹ میں 36 آپریٹرز فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ ترجمان حسان الحسیب نے دورہ کراتے ہوئے بتایا کہ کنٹرول روم میں صوبے بھر سے موصول ہونے والی تمام کالز ریکارڈ کی جاتی ہیں، کال فوری طور پر ڈسپیچر کے ذریعے قریب ترین گاڑی کے عملے کو فارورڈ کر دی جاتی ہے جو فورا روانہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کیلئے کراچی میں کُل 1500 ملازمین بھرتی کیے جا چکے ہیں جن میں 224 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔ کراچی فائر بریگیڈ کا دکھڑا یہ ہے کہ ان کے پاس 28 فائر اسٹیشنز پر عملہ ناکافی ہے۔ ریسکیو 1122 کا المیہ یہ ہے کہ ان کے پاس ابتدائی تمام عملہ اور وسائل موجود ہیں مگر مطلوبہ تعداد میں فائر ٹینڈرز نہیں ہیں۔ حسان الحسیب کے مطابق کراچی کی آبادی کے تناسب سے ان کے پاس 200 فائر ٹینڈر ہونے چاہیں مگر صرف 3 بڑے اور 7 چھوٹی فائر بریگیڈ گاڑیاں ہیں جو آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔ ریسکیو 1122 کے پاس کوئی فائر اسٹیشن نہیں بلکہ عملہ گاڑیوں کے ساتھ فٹ پاتھوں پر ڈیوٹیاں کرتا ہے۔ ریسکیو 1122 نے 4 عارضی فائر اسٹیشن قائم کیے ہیں، ہیڈکوارٹر گلشن اقبال میں ہے جبکہ راشد منہاس روڈ ، ڈیفنس اور گلشن معمار میں فائر اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں تاہم ریسکیو 1122 کے پاس اسنار کل دستیاب نہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ آتشزدگی اور ایمبولنس کے لیے بھی کالز اسی کنٹرول روم میں وصول کی جاتی ہیں مگر ایمبولنس کسی اور ادارے سے روانہ کی جاتی ہے۔ شہریوں کے مطابق سندھ حکومت کی پرانی دکان پر پکوان دستیاب نہیں جبکہ اونچی دکان پر پھیکا پکوان ہے۔ سندھ حکومت کی یہ حکمت عملی شہریوں کے لیے مذاق بن کر رہ گئی ہے۔
میلانیا ٹرمپ کی زندگی
امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم امریکا اور برطانیہ کے باکس آفس پر آنے سے پہلے ہی بری طرح پٹ گئی۔ 75 ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی گئی دستاویزی فلم 30 جنوری کو ریلیز کی جارہی ہے مگر نیویارک اور لندن کے اکثر سینما گھروں میں ریلیز کے روز کا لوگوں نے ایک بھی ٹکٹ نہیں لیا یا اکا دُکا سیٹ بُک کی ہے۔ دوسرےلفظوں میں سینما گھر منہ چڑا رہے ہیں۔ اس دستاویزی فلم میں صدرٹرمپ کی حلف برداری سے بیس روز پہلے کی کہانی ہے۔ دعویٰ کیا جارہاہےکہ خاتون اول نے اس فلم میں کردارپر 28 ملین ڈالر لیے ہیں۔ میلانیا سے متعلق دستاویزی فلم کے حقوق لینےکیلئے ایمازون نے 40 ملین ڈالر اور اسکی مارکیٹنگ، پروموشن اور ڈسٹری بیوشن پر 35 ملین ڈالرخرچ کیے ہیں۔ خاتون اول کا کہنا ہےکہ اس دستاویزی فلم میں انکی زندگی کی وہ کہانی دکھائی گئی ہے جو اب تک کسی کو معلوم نہیں۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ کیسے اپنے بزنس، فلاحی کاموں اور فیملی کی دیکھ بھال کرتی ہیں اور انہوں نے کس طرح ایسٹ ونگ کو اسٹیبلیش کیا ہے۔ امریکی میزبان نے میلانیا کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ تاریخی ایسٹ ونگ تو اب ہے ہی نہیں کیونکہ اسے گرا کر بال روم بنایا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ نیویارک میں پیدا ہوئے تھے جبکہ انکی اہلیہ میلانیا عشروں سے اسی ریاست کی ایلیٹ سماجی محفلوں کو اپنی موجودگی سے چار چاند لگاتی رہی ہیں۔ یہ حیرت انگیز ہےکہ نیویارک شہر کے ٹائمز اسکوائر پر واقع اہم سینما گھروں کے ساڑھے7 بجے کے شوز میں 25 ڈالر کا کوئی ایک ٹکٹ بھی اس دستاویزی فلم کا نہیں خریدا گیا۔ یہ اس کے باوجود ہےکہ صدرٹرمپ کے سماجی پلیٹ فارم پر اسے لازمی دیکھیں کہہ کر پروموٹ کیا گیا تھا۔ اب سوشل میڈیا پر لوگ خالی سینماگھروں کی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں اس طرح جو چیز خاتون اول اور صدر ٹرمپ کی مشہوری کا سبب بننا تھی وہ بدنامی کا ذریعہ بن گئی ہے۔ پہلے ہفتے زیادہ سے زیادہ ایک سے دو ملین آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے خاتون اول اور صدر ٹرمپ دونوں ہی کا تمسخر اڑایا جارہا ہے۔ فلم میں خدمات انجام دینے والےٹیم کے اکثر ارکان نے دستاویزی فلم کو پروپیگنڈا مشین قرار دیا ہے اور بدنامی کے ڈر سے دوتہائی عملے نے اپنے نام اینڈ کریڈٹس سے بھی نکلوادیے اور اسکی ناکامی کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔ لوگ اس بات پر بھی میلانیا کو تنقید کانشانہ بنا رہے ہیں کہ جب منی سوٹا میں فائرنگ سے الیکس پریٹی ماراگیا تھا، خاتون اول اپنی دستاویزی فلم کی تشہیر میں مصروف تھیں۔ مڈٹرم الیکشن سے پہلے یہ دستاویزی فلم ناکام ہونا کئی صارفین کے نزدیک صدر ٹرمپ کیلئے نیک شگون نہیں۔
’ایرانی حکومت کے دن
برلن: جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے ’دن گنے جا چکے ہیں‘۔ رومانیہ کے وزیرِ اعظم الیے بولوژان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فریڈرک مرز نے کہا کہ ’ایسا نظام جو اپنے ہی لوگوں کے خلاف کھلے تشدد اور خوف کے ذریعے اقتدار برقرار رکھے، اس کے دن گنے جا چکے ہیں‘۔ جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ ’یہ چند ہفتوں کا معاملہ بھی ہو سکتا ہے،اس حکومت کے پاس ملک پر حکمرانی کرنے کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی‘۔ جرمن چانسلر نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد دوبارہ مداخلت کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت، جوش اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی طرح، یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت، تشدد سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنے کا اہل ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران
اقوامِ متحدہ میں ایران کے مشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو ایران ایسا جواب دے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیا گیا ہوگا۔ نیویارک میں بدھ کے روز جاری بیان میں ایرانی مشن نے کہا کہ ’ایران باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران اپنا دفاع کرے گا اور ایسا جواب دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا گیا ہوگا‘۔ بیان میں یہ بھی کہا کہ آخری مرتبہ جب امریکا نے عراق اور افغانستان کی جنگ میں کودا تو اسے 7 کھرب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور اس کے 7 ہزار سے زیادہ فوجی مارے گئے۔ ایرانی مشن نے یہ پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا جس کے ساتھ صدر ٹرمپ کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی شامل تھا۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔ ایران کو دھمکی دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی طرح، یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت، تشدد سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنے کا اہل ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔
دبئی میں شہریوں کو ہر
دبئی کی حکومت نے شہریوں کو ہر سہولت 20 منٹ میں ملنے کے منصوبہ کا اعلان کر دیا۔ دبئی میں اب شہریوں کو تقریباً ہر سہولت زیادہ سے زیادہ 20 منٹ کی دوری پر مل جائے گی۔ 20 منٹ شہر کے خواب کو حقیقت بنانے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔ دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے منصوبے کی منظوری دے دی۔ منصوبے کے تحت شہری صرف 20 منٹ میں اپنی روزمرہ کی 80 فیصد ضروری سہولتیں حاصل کرسکیں گے۔ 20 منٹ پیدل، سائیکل یا ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے ذریعے سہولت تک رسائی ہوگی۔ اس منصوبے کے پائلٹ مرحلے کا آغاز دبئی کے علاقے البرشاء ٹو سے کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کا مقصد دبئی کو دیگر جدید شہروں سے کم از کم 10 سال آگے لے کر جانا ہے۔ منصوبے کے تحت البرشاء میں سڑکوں کو محفوظ بنایا جائے گا، سایہ دار درخت لگائے جائیں گے، ماحول دوست مقامات بنائیں جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹریفک دباؤ کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کوریڈور متعارف کرائے جائیں گے اور بیماریوں کی جلد تشخیص کا نظام بھی نافذ کیا جائے گا۔
دبئی میں مسافروں کیلئے
دبئی میں ائیرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری ہے کہ حکومتِ دبئی نے سفر کو مزید آسان بنانے کیلئے نیا منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب مسافر ائیرپورٹ جانے سے پہلے ہی شہر کے مختلف مقامات سے اپنا چیک اِن مکمل کر سکیں گے۔ نئے منصوبے کے تحت دبئی میں ائیرپورٹ کے علاوہ بھی خصوصی چیک اِن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جہاں مسافر بورڈنگ پاس حاصل کر سکیں گے اور اپنا سامان جمع کرا سکیں گے۔ اس کے بعد مسافر سیدھا ائیرپورٹ پہنچ کر جہاز میں سوار ہوں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ائیرپورٹ پر رش کم کرنا اور مسافروں کو زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ دبئی پہلے ہی دنیا کا تیز ترین امیگریشن سسٹم متعارف کرا چکا ہے، جہاں مسافر اوسطاً 30 سیکنڈ سے 6 منٹ میں امیگریشن کلیئر کر لیتے ہیں۔ نئے چیک اِن نظام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ دبئی ائیرپورٹ پر دباؤ بھی کم ہوگا اور سفر کا تجربہ مزید بہتر ہو جائے گا۔
کولمبیا میں چھوٹا طیارہ
کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15 افراد کو لے جانے والا طیارہ وینزویلا کے ساتھ مشرقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا۔ ائیرٹریفک کنٹرولر نے بتایا کہ کوکوٹا سے اوکانا جانے والی پرواز سے لینڈنگ سےکچھ دیر قبل ہی رابطہ منقطع ہوا، تاہم کچھ دیر بعد طیارے تباہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔ طیارے میں کولمبیا کانگریس کے ایک نمائندے سمیت 13 مسافر اور 2 کریو ممبر سوار تھے۔ حکام نے خراب موسمی حالات کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
امریکا میں برفباری
امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا جہاں مختلف حادثات میں ہلاکتوں تعداد 65 ہوگئیں۔ مشرقی امریکا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ شکاگو میں منفی 14، کلیولینڈ میں منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹینیسی اور مسیسیپی میں وقفےو قفے سے ہونے والی شدید برفباری سے ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ برفانی طوفان کے بعد فضائی سفر بدستور متاثر ہے، بدھ کو امریکن ائیر لائنز کی 653 پروازیں منسوخ جبکہ ایک ہزار 77 تاخیر کا شکار رہیں۔ ڈیلس فورٹ ورتھ ائیرپورٹ پر بھی برفباری اور بارش سے آپریشن شدید متاثر ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ائیرلائنز نے عملے کو اضافی شفٹس کرنے پر ڈبل تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ نیو یارک اور نیو جرسی میں شدید سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، سردی اگلے ہفتے تک برقراررہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ایرانی حکومت ممکنہ
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہوگئی ہے۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نےکہا کہ ایران کی معیشت زوال کا شکار ہے، ایرانی حکومت ممکنہ طور پر پہلے سے زیادہ کمزور ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایران میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ہوں گے، ایران کے حالیہ مظاہروں میں یقینی طور پر ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوا تھا جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کا بھی سامنا رہا۔
ماڑی انرجی کا ڈیرہ بگٹی
ماڑی انرجی لمیٹڈ نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان کردیا۔ ماڑی انرجی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ ڈیرہ بگٹی کے کلچاس ساؤتھ بلاک کے تبری- ون کنویں میں گیس دریافت ہوئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق گیس کے ذخائر کنویں کی 7 ہزار 170 فٹ گہرائی میں ملے۔ ابتدائی نتائج میں کنویں سے یومیہ 6.5 سے 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ ہوا۔
یو اے ای کی ریاست
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں کار چوری کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ شارجہ میں دن دہاڑے ایک گاڑی چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق سڑکوں پر نصب سی سی ٹی وی کی مدد سے گاڑی کی نقل و حرکت کو ٹریک کیا گیا جس کے بعد تفتیشی عمل مکمل کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی اور گاڑی تحویل میں لے لی گئی۔ شارجہ پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ گاڑی کو اسٹارٹ حالت میں چھوڑ کر کہیں نہ جائیں کیونکہ یہ کار چوری کا سبب بن سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد خاص طور پر فیول اسٹیشنز اور اسٹورز کے باہر ایسی گاڑیوں پر نظر رکھتے ہیں جنہیں ڈرائیور اسٹارٹ حالت میں لاوارث چھوڑ دیتے ہیں۔
بھارتیوں کے غیر قانونی امیگریشن
بھارتیوں کے غیر قانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سیکیورٹی کیلئے سیکیورٹی چیلنج بن گیا۔ امریکی کسٹمز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال غیر قانونی امیگریشن پر 23 ہزار سے زائد بھارتی گرفتارہوئے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 2024 میں 85 ہزار سے زائد بھارتی سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔ ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے بھی امریکی کسٹمز کے اعداد و شمار کی تصدیق کر دی گئی ہے، مودی کی ناکام پالیسیوں نے بھارتیوں کو غیر قانونی راستے اختیار کرنے پر مجبور کیا۔ بھارت میں خطرناک وائرس، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ماہرین کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریوں، اسمگلنگ اور منظم جرائم میں بھارتی نیٹ ورکس ملوث ہیں، مودی دورِ اقتدار بھارت کی تاریخ کا بدترین اور بحران زدہ باب ہے۔
اسپین نے لاکھوں غیرقانونی
اسپین کی حکومت نے ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں مقیم تقریباً پانچ لاکھ غیر دستاویزی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن ایلماسیز نے بتایا کہ حکومت جلد ایک سرکاری حکم نامے کی منظوری دے گی، جس کے تحت بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کو قانونی رہائش اور کام کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔ وزیر مائیگریشن کے مطابق مستفید ہونے والے افراد کی حتمی تعداد میں معمولی کمی بیشی ہو سکتی ہے، تاہم قانونی حیثیت ملنے کے بعد یہ تارکینِ وطن اسپین کے کسی بھی حصے میں اور کسی بھی شعبے میں ملازمت کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسا امیگریشن نظام متعارف کرانا چاہتی ہے جو انسانی حقوق، سماجی شمولیت، معاشی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے اصولوں پر مبنی ہو۔ حکام کے مطابق یہ اقدام یورپ کے کئی ممالک میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے برعکس اسپین کی ایک منفرد اور جرات مندانہ پالیسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف تارکینِ وطن کو قانونی تحفظ ملے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ اس پالیسی سے وہ تارکینِ وطن فائدہ اٹھا سکیں گے جو کم از کم پانچ ماہ سے اسپین میں مقیم ہیں اور جن کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق ان بچوں پر بھی ہوگا جو پہلے سے اسپین میں رہائش پذیر ہیں۔ حکام کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کا عمل اپریل میں شروع ہونے کی توقع ہے اور جون کے آخر تک جاری رہے گا۔ یہ منصوبہ سرکاری فرمان کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری درکار نہیں ہوگی۔ دوسری جانب قدامت پسند اور دائیں بازو کی اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیرقانونی امیگریشن میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور یورپ کے دیگر ممالک کے لیے بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ملک کو افرادی قوت کی کمی پوری کرنے اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امیگریشن کی اشد ضرورت ہے۔ تھنک ٹینک فنکاس کے مطابق جنوری 2025 کے آغاز میں اسپین میں تقریباً 8 لاکھ 40 ہزار غیرقانونی تارکینِ وطن مقیم تھے، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 4 کروڑ 94 لاکھ کی آبادی میں 70 لاکھ سے زائد غیر ملکی مہاجرین شامل ہیں۔
اسپین نے لاکھوں غیرقانونی
اسپین کی حکومت نے ایک اہم اور غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں مقیم تقریباً پانچ لاکھ غیر دستاویزی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن ایلماسیز نے بتایا کہ حکومت جلد ایک سرکاری حکم نامے کی منظوری دے گی، جس کے تحت بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کو قانونی رہائش اور کام کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔ وزیر مائیگریشن کے مطابق مستفید ہونے والے افراد کی حتمی تعداد میں معمولی کمی بیشی ہو سکتی ہے، تاہم قانونی حیثیت ملنے کے بعد یہ تارکینِ وطن اسپین کے کسی بھی حصے میں اور کسی بھی شعبے میں ملازمت کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسا امیگریشن نظام متعارف کرانا چاہتی ہے جو انسانی حقوق، سماجی شمولیت، معاشی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے اصولوں پر مبنی ہو۔ حکام کے مطابق یہ اقدام یورپ کے کئی ممالک میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے برعکس اسپین کی ایک منفرد اور جرات مندانہ پالیسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف تارکینِ وطن کو قانونی تحفظ ملے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ اس پالیسی سے وہ تارکینِ وطن فائدہ اٹھا سکیں گے جو کم از کم پانچ ماہ سے اسپین میں مقیم ہیں اور جن کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق ان بچوں پر بھی ہوگا جو پہلے سے اسپین میں رہائش پذیر ہیں۔ حکام کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کا عمل اپریل میں شروع ہونے کی توقع ہے اور جون کے آخر تک جاری رہے گا۔ یہ منصوبہ سرکاری فرمان کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری درکار نہیں ہوگی۔ دوسری جانب قدامت پسند اور دائیں بازو کی اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیرقانونی امیگریشن میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور یورپ کے دیگر ممالک کے لیے بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ملک کو افرادی قوت کی کمی پوری کرنے اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امیگریشن کی اشد ضرورت ہے۔ تھنک ٹینک فنکاس کے مطابق جنوری 2025 کے آغاز میں اسپین میں تقریباً 8 لاکھ 40 ہزار غیرقانونی تارکینِ وطن مقیم تھے، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 4 کروڑ 94 لاکھ کی آبادی میں 70 لاکھ سے زائد غیر ملکی مہاجرین شامل ہیں۔
گوا میں 16 سال سے کم
نئی دہلی: بھارتی ریاست گوا کی حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ جو آسٹریلیا کے طرز پر قانون سازی کے مترادف ہو سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر برائے سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی روہان خاونٹے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ والدین کی جانب سے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر بعض پلیٹ فارمز بچوں کی توجہ ہٹانے اور سماجی اثرات مرتب کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ روہان خاونٹے نے کہا کہ آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا قانون نافذ ہے۔ اور گوا کا آئی ٹی شعبہ اس کے متعلق کاغذات اور رپورٹیں تیار کر چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا ایران کیخلاف فضائی حدود کی اجازت نہ دینے کا اعلان انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھا جائے گا۔ اور اگر ممکن ہوا تو گوا میں بھی اسی طرح کی پابندی نافذ کی جائے گی۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں
ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا۔ ایران نے فوجی مشقوں کے تناظر میں فضائی حدود کا نوٹم جاری کر دیا ہے، نوٹم کے مطابق آبنائے ہرمز کے اطراف پرواز 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے نہ کی جائیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مشقیں 9 کلو میٹر کی حدود میں ہوں گی، پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کردیں گے۔ سعودی عرب کا ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرنے کا اعلان پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ تو میدان میں ہوگا۔
آسٹریلیا میں گرمی کی
آسٹریلیا میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اورگرمی کی شدت سے جنوب مشرقی علاقوں کے جنگلات میں آگ کا خطرہ ہے۔ خبر ایجنسی کےمطابق ملک بھرمیں فائر ڈینجر وارننگ جاری کی گئی ہیں، گزشتہ روز ریاست وکٹوریہ میں48.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ نیوساوتھ ویلز،کوئنزلینڈ اور تسمانیہ سمیت دیگر ریاستوں میں بھی ہیٹ ویو وارننگز جاری کی گئی ہیں۔ گرمی کی اس شدید لہر نے آسٹریلیا کی دوسری سب سے زیادہ آبادی والی ریاست وکٹوریہ میں آگ کے خطرے کو مزید بڑھا دیا ہے جہاں اوٹویز کے علاقے میں پہلے ہی تیزی سے پھیلنے والی جنگل کی آگ تقریباً 10 ہزار ہیکٹر رقبہ جلا چکی ہے۔ حکام نے وکٹوریہ کے دیہی قصبوں میں رہنے والے سیکڑوں افراد کو اپنےگھروں سے انخلا کا حکم دیا ہے۔
امریکا میں برفانی طوفان
امریکا میں برفانی طوفان کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی۔ واشنگٹن اور نیویارک سمیت درجنوں ریاستوں میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 38 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ 10 اموات صرف نیو یارک میں رپورٹ ہوئیں۔ واشنگٹن ڈی سی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں ہر شے برف سے ڈھک گئی جبکہ وفاقی دفاتر دوسرے روز بھی بند رہے۔ دو روز میں 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں ۔ شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گر گیا، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت یکم فروری تک نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔ ادھر کینیڈا میں بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقے برف سے ڈھک گئے۔ شدید برفباری کے باعث اسکول بند کردیے گئے۔ کینیڈا میں خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں۔ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔
امریکی مسلم رکن کانگریس
امریکا کی ڈیموکریٹک مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران ایک شخص نے کوئی بدبودار مائع چیز پھینک دی۔ مسلم رکن کانگریس کو امریکا کی ریاست منی سوٹا کے شہر میناپولیس میں ٹاون ہال میٹنگ سے خطاب کےدوران نشانہ بنایا گیا۔ امریکی رکن کانگریس مطالبہ کررہی تھی کہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم استعفا دیں یامواخذہ کا سامنا کریں۔ مائع مواد پھینکے جانے سے الہان عمر زخمی نہیں ہوئیں جبکہ سکیورٹی پر مامور اہلکار نے سفید فام ملزم کو حراست میں لےلیا۔ امریکی رکن کانگریس الہان عمر کو صدرٹرمپ اکثر تنقید کا نشانہ بناتے رہےہیں۔ الہان عمر کے والدین کاتعلق صومالیہ سے ہےجبکہ کرسٹی نوئم کو منی سوٹا میں آئس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت پر تنقید کا سامنا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم اور صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کاالزام ہےکہ اہلکاروں نے مظاہرہ کرنیوالے ایسے مسلح شخص کو ہلاک کیا جو قتل عام کرنا چاہتا تھا جبکہ الیکس پریٹی کے ہاتھ میں گن نہیں تھی اور اسے گولی مارے جانےسے پہلے ہی غیر مسلح کیا جا چکا تھا۔
بھارت میں طیارے کی
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے چارٹرڈ طیارے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار بھی سوار تھے، طیارے کو حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں اجیت پوار کے دو ساتھی اور عملےکے 2 ارکان بھی سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم متعلقہ اداروں نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بھارت: گینگسٹر گولڈی برار
بھارتی پنجاب کی پولیس نے بیرونِ ملک مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے والدین کو 2024 کے بھتہ خوری کیس میں گرفتار کر لیا۔ گولڈی برار کے والد شمشیر سنگھ اور والدہ پریت پال کور کو پیر کے روز ریاست پنجاب سے حراست میں لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزمان ضلع مکسر کے آدیش نگر علاقے میں واقع اپنے گھر میں مقیم تھے جبکہ ان کا آبائی تعلق ضلع فریدکوٹ سے ہے۔ یہ مقدمہ مکسر کے ایک رہائشی کی شکایت پر 2024 میں درج کیا گیا تھا۔ گولڈی برار کے والدین کے خلاف یہ کارروائی ریاست میں گینگسٹرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے تحت بیرونِ ملک مقیم 60گینگسٹرز کے تقریباً 1200 ساتھیوں اور 600 اہلِ خانہ کے افراد کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ستیندر جیت سنگھ عرف گولڈی برار 2022 میں مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے مرکزی ملزمان میں شامل ہے اور اس قتل کی ذمہ داری بھی قبول کر چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی برار اس وقت امریکا میں موجود ہے، وہ 2017 میں اسٹڈی ویزے پر کینیڈا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ لارنس بشنوئی گینگ کا سرگرم رکن تھا تاہم گزشتہ سال اس نے اس گینگ سے علیحدگی اختیار کرکے برار، روہت گودارا، کالا جتھیڑی گینگ سے وابستگی اختیار کر لی۔ بھارتی حکومت نے 2024 میں گولڈی برار کو غیر قانونی سرگرمیوں، سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے اسلحہ لانے، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے اور بھارت میں قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت دہشتگرد قرار دیا تھا۔
بھارت: گینگسٹر گولڈی برار
بھارتی پنجاب کی پولیس نے بیرونِ ملک مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے والدین کو 2024 کے بھتہ خوری کیس میں گرفتار کر لیا۔ گولڈی برار کے والد شمشیر سنگھ اور والدہ پریت پال کور کو پیر کے روز ریاست پنجاب سے حراست میں لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزمان ضلع مکسر کے آدیش نگر علاقے میں واقع اپنے گھر میں مقیم تھے جبکہ ان کا آبائی تعلق ضلع فریدکوٹ سے ہے۔ یہ مقدمہ مکسر کے ایک رہائشی کی شکایت پر 2024 میں درج کیا گیا تھا۔ گولڈی برار کے والدین کے خلاف یہ کارروائی ریاست میں گینگسٹرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے تحت بیرونِ ملک مقیم 60گینگسٹرز کے تقریباً 1200 ساتھیوں اور 600 اہلِ خانہ کے افراد کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ستیندر جیت سنگھ عرف گولڈی برار 2022 میں مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے مرکزی ملزمان میں شامل ہے اور اس قتل کی ذمہ داری بھی قبول کر چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی برار اس وقت امریکا میں موجود ہے، وہ 2017 میں اسٹڈی ویزے پر کینیڈا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ لارنس بشنوئی گینگ کا سرگرم رکن تھا تاہم گزشتہ سال اس نے اس گینگ سے علیحدگی اختیار کرکے برار، روہت گودارا، کالا جتھیڑی گینگ سے وابستگی اختیار کر لی۔ بھارتی حکومت نے 2024 میں گولڈی برار کو غیر قانونی سرگرمیوں، سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے اسلحہ لانے، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے اور بھارت میں قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت دہشتگرد قرار دیا تھا۔
بھارت: ہماچل پردیش
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شدید برفباری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش میں کچھ دنوں سے بارش اور برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں جب کہ 1200 سے زائد رابطہ سڑکیں بھی برف کی وجہ سے بند ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے برف ہٹانے کیلئے مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔ برفباری کے باعث منالی کی کئی سڑکوں پر طویل ٹریفک جام رہا اور سیاحوں کی گاڑیاں کئی گھنٹوں تک پھنسی رہیں جب کہ موسم کی خرابی کے باعث سیاحوں کو باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ روز ہونے والی شدید برفباری کی وجہ سے ریاست کے کچھ علاقوں میں بجلی اور پانی کی بندش کا بھی سامنا رہا۔
پانڈا سفارتکاری کا خاتمہ:
جاپان اور چین کے درمیان پانڈا سفارتکاری کا خاتمہ ہوگیا جس کے سبب جاپان بگڑتے تعلقات کی وجہ سے ملک کے آخری دو پانڈا چین واپس بھیج رہا ہے۔ اتوار کے روز جاپان کے ایک چڑیا گھر میں ہزاروں لوگ جمع ہوئے تاکہ ملک کے آخری دو دیوہیکل پانڈا کو الوداع کہہ سکیں، انہیں منگل کے روز چین واپس بھیجا جائے گا۔ ٹوکیو کے چڑیا گھر میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں ہزاروں لوگ قطاروں میں کھڑے رہے، کچھ لوگ ساڑھے تین گھنٹے تک انتظار کرتے رہے تاکہ جڑواں پانڈوں شاؤ شاؤ اور لے لے کو آخری بار دیکھ سکیں۔ جاپان اور چین کے تعلقات میں تناؤ اُس وقت خطرناک حد تک بڑھ گیا جب جاپانی وزیر اعظم Sanae Takaichi نے کہا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو جاپان اس معاملے میں فوجی مداخلت کرے گا۔ جڑواں پانڈوں کی روانگی کے بعد جاپان میں پہلی بار 1972 کے بعد سے کوئی پانڈا نہیں ہوگا، یہ وہ سال تھا جب دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات معمول پر آئے تھے۔ 1949 میں اپنے قیام کے بعد سے چین خیرسگالی کے طور پر اپنے اتحادی اور بعض حریف ملکوں کو پانڈا بھیجتا رہا ہے تاہم چین اپنے تمام پانڈوں کی ملکیت برقرار رکھتا ہے حتیٰ کہ وہ بچے بھی جو بیرون ملک پیدا ہوں، میزبانی کرنے والے ممالک اس کے بدلے میں ہر جوڑے کے لیے سالانہ تقریباً 10 لاکھ ڈالر چین کو ادا کرتے ہیں۔
ایران کسی بھی فوجی جارحیت
تہران: ایران نے کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا۔ ترجمان نے کہا کہ پرائیویٹ پیغامات کا تبادلہ سفارت کاری کی جگہ نہیں لے سکتا، روس اورچین کے ساتھ دفاعی تعاون پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے ایران کو ڈیووس سربراہی اجلاس کے موقع پر سائیڈلائن سفارتی ملاقات سے روکا تھا۔
غزہ میں موجود آخری اسرائیلی
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ میں موجود آخری اسرائیلی یرغمالی ران گویلی کی لاش برآمد کر لی ہے۔ آخری اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد ہونے کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق نیشنل سینٹر آف فارنزک میڈیسن کی جانب سے اسرائیلی پولیس اہلکار ران گویلی کی شناخت کی تصدیق کردی گئی ہے اور یوں غزہ لے جائے گئے تمام اسرائیلی یرغمالی زندہ یا مردہ حالت میں اسرائیل واپس آچکے ہیں۔ گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ثالثوں کو آخری قیدی کی لاش کے ممکنہ مقام سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کر دی ہیں تاکہ اسے امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کے حوالے کیا جا سکے۔ اسرائیلی فوج نے بھی اتوار کی شام تصدیق کی تھی کہ وہ شمالی غزہ کے ایک قبرستان میں ران گویلی کی لاش کی تلاش کر رہی ہے۔ اسرائیلی یرغمالی کی لاش ملنے کے بعد حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یرغمالی کی لاش کا ملنا حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا ثبوت ہے۔ حماس کے بیان میں کہا گیا کہ تنظیم معاہدے کے تمام پہلوؤں پر عمل درآمد جاری رکھے گی جن میں غزہ کے انتظام کے لیے قائم قومی کمیٹی کو سہولت فراہم کرنا اور اس کی کامیابی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اتوار کی شام اعلان کیا تھا کہ اسرائیل آخری یرغمالی ماسٹر سارجنٹ ران گویلی کی لاش برآمد کرنے کے لیے جاری فوجی کارروائی مکمل ہونے کے بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ دوبارہ کھول دے گا۔
افغان طالبان کی جانب سے
کابل: افغان طالبان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ خوست میں ایک ہی روز کے دوران کم از کم 36 افراد کو سزا کے طور پر سرِعام کوڑے مارے گئے۔ عدالت کے بیان کے مطابق سزا پانے والے افراد کو 10 سے 39 کوڑے لگائے گئے جبکہ انہیں ایک سے 2 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان سپریم کورٹ نے 23 جنوری کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ماتحت عدالتوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کم از کم 31 افراد کو مختلف الزامات میں کوڑے مارے، یہ سزائیں کابل، فاریاب، بلخ، ننگرہار اور ہرات میں دی گئیں۔ طالبان حکام اس سے قبل بتا چکے ہیں کہ سال 2025 کے دوران افغانستان بھر میں مختلف الزامات کے تحت کم از کم 6 افراد کو سزائے موت دی گئی جبکہ ایک ہزار 118 افراد کو کوڑے مارے گئے۔
ایران پر کسی حملےکیلئے
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران پر کسی حملے کے لیے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال نہیں کرنے دے گا۔ اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یو اے ای نے ایران پر کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے کسی قسم کی لاجسٹک معاونت بھی فراہم نہیں کریں گے۔ اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستی خودمختاری کے احترام پر یقین رکھتے ہیں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔
فرانس میں کم عمر بچوں
فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔ فرانس کے ایوان زیرین سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ سے بھی منظوری درکار ہوگی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقدام آن لائن ہراسانی اور ذہنی صحت کو بڑھتے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا۔ آج فرانس کی قومی اسمبلی میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش پیش کیا گیا جس میں کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال پر پابندی کی تجویز شامل تھی۔ بل میں مڈل اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی ہائی اسکولوں تک بڑھانے کی تجویز بھی شامل تھی۔ بل میں سوشل میڈیا استعمال کو کم عمر بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کا سبب بتایا گیا۔ فرانسیسی صدر میکروں نوجوانوں میں بڑھتے تشدد کے رجحان کا ایک سبب سوشل میڈیا کو قرار دے چکے ہیں اور وہ آسٹریلیا کی طرح فرانس میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے کے خواہاں ہیں۔
امریکا و اسرائیل دہشتگردی
ایران نے عالمی برادری کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا او ر اسرائیل دہشتگردی کی معاونت کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی انسداد دہشتگردی فورس نے کئی مقامات پر چھاپے مارے اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسی سے جڑے فسادیوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔ ایرانی میڈیا نے ملک میں فساد میں ملوث گرفتار افراد کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ دوسری جانب ایران نے عالمی برادری کو امریکا اور اسرائیل کی دہشتگردی کی معاونت کرنے سے متعلق آگاہ بھی کیا ہے۔ گزشتہ روز ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر کسی بھی قسم کی جارحیت کی گئی تو ایران کی جانب سے اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ٹرمپ کا امن بورڈ، غزہ کے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی فارمولے کا اعلان اور اب اس پر عملدرآمد کے آغاز کے بعد بھارت میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں زیر بحث لا سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے غزہ کی تعمیر نو اور امن قائم کرنے کے لیے بھارت کو بورڈ آف پیس میں مدعو کیا تھا۔ جس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی قائم کرنا اور عبوری حکومت کی نگرانی کرنا ہے۔ تاہم بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بورڈ کی رکنیت قبول کر لی۔ جبکہ مجموعی طور پر 59 ممالک نے بورڈ پر دستخط کیے۔ تقریب میں 19 ممالک کی نمائندگی موجود تھی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے یہ فیصلہ کہ بورڈ میں شامل ہونا ہے یا نہیں۔ مغربی ایشیا میں استحکام اور امریکہ کے تعلقات پر اثر ڈال سکتا ہے۔ علاوہ ازیں خدشہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کل کشمیر کے تنازعے کو بھی بورڈ میں زیر بحث لا سکتے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق بھارتی سفارتکار اکبر الدین نے کہا بھارت کو بورڈ میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ بورڈ کی کارروائی اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 سے متصادم ہو سکتی ہے۔ یہ قرارداد بورڈ کی مدت کو 31 دسمبر 2027 تک محدود کرتی ہے۔ اور ہر 6 ماہ بعد رپورٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کرتی ہے۔ سابق سفارتکار کے مطابق بورڈ میں شامل ہو کر بھارت نہ صرف بورڈ کے فیصلوں کی توثیق کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ بلکہ کشمیر جیسے حساس مسئلے پر عالمی دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کا شیخ حسینہ کی تقریر پر بھارت کیخلاف سخت ردعمل ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں امن کے اقدامات اور بورڈ کی سرگرمیاں جنوبی ایشیا میں بھارت کے لیے سفارتی اور سیاسی چیلنجز پیدا کر سکتی ہیں۔ جبکہ پاکستان اور دیگر ممالک اپنے موقف کو مضبوط کرنے کے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔
بھارت کا یوم جمہوریہ
سرینگر: بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکاری ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس نے 26 جنوری کو یوم سیاہ منانے کی کال دی۔ جس کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہو گی۔ اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے اپنے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا ہے۔ اور سیکیورٹی کے نام پر سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں قابض بھارتی فورسز تعینات ہیں اور لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سڑکوں کو خاردار تاروں اور رکاوٹوں سے بند کیا گیا ہے۔ جبکہ قابض فورسز کی نگرانی کی کارروائیوں سے کشمیری عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا امن بورڈ، غزہ کے بعد کشمیر زیر بحث آنے کا امکان، مودی سرکار فکرمند کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ اقدامات کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش کے مترادف ہیں۔ تاہم حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا میں برفانی طوفان
امریکا کی متعدد ریاستوں کو بڑے برفانی طوفان کا سامنا ہے،ٹیکساس ، اوکلاہوما سمیت کئی ریاستوں میں شدید برفباری جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا بھر میں 2روز کے دوران 15 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں،متاثرہ ریاستوں میں ساڑھے 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ شدید موسمی صورتحال، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی 40ریاستوں کے 24 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے،برفانی طوفان کے باعث 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ واشنگٹن، نیو یارک میں شدید برفباری ، خون جماتی ٹھنڈ کی پیشگوئی کی گئی ہے،متعلقہ حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بارش، برفباری:محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کردیا امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کا اثر اگلے ہفتے تک برقرار رہے گا۔
افسوس ناک خبر! نجی مسافر طیارہ
امریکی ریاست مَین کے بینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے دوران ایک نجی مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق حادثہ 25 جنوری کی شام تقریباً 7 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جس میں آٹھ افراد سوار تھے۔ ایف اے اے نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بومبارڈیئر چیلنجر 600 تھا جو ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے کی تحقیقات فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) مشترکہ طور پر کر رہے ہیں، جبکہ مَین اسٹیٹ پولیس بھی مقامی حکام کی معاونت کر رہی ہے۔ بینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ ایئرپورٹ پر ایک واقعہ پیش آیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حادثے کے بعد رن وے کو بند کر دیا گیا اور عوام کو ایئرپورٹ کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ رائٹرز کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حادثے کے بعد طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹیکساس سے پرواز کے بعد مَین پہنچا تھا اور دوبارہ روانگی کی تیاری کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ 35 مسافروں کو ایئرپورٹ پر بھول کر پرواز کر گیا ادھر ایوی ایشن ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 نے بھی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیٹا کے مطابق طیارہ ہیوسٹن سے بینگر پہنچنے کے بعد دوبارہ روانہ ہو رہا تھا۔ بینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک مشترکہ سول اور فوجی عوامی ایئرپورٹ ہے جو پورٹ لینڈ سے تقریباً 129 میل شمال مشرق میں واقع ہے اور اس میں ایک ہی رن وے موجود ہے۔
امریکی یونیورسٹی نے ایرانی
امریکا کی ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکرٹری علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی امریکا کی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول میں ملازمت کررہی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق فاطمہ اردشیر لاریجانی ایموری یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی پڑھا رہی تھیں۔ ایموری یونیورسٹی کے ون شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی کہ وہ اب ادارے کی ملازم نہیں رہیں تاہم مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا گیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ارل کارٹر نے یونیورسٹی حکام کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ فاطمہ لاریجانی کو برطرف کیا جائے اور ان کا میڈیکل لائسنس بھی منسوخ کیا جائے۔
سعودیہ میں منشیات کی خرید
سعودی عرب میں مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں منشیات کی خرید وفروخت کے 2 مجرموں کو سزائے موت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان میں ناصر بن صقر اور حسن بن عابد شامل ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل بھی سعودی عرب میں منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث جرموں کو سزائیں دی چاچکی ہیں۔
ٹرمپ نے اس خفیہ ہتھیار
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے اس خفیہ ہتھیار کا نام بتادیا جس نے مادورو کی گرفتاری کے وقت وینزویلا کے دفاعی نظام کو جام کردیا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو میں بتایا کہ ایک خفیہ امریکی ہتھیار جسے discombobulator کہا جاتا ہے اسے وینیزویلا کے صدر کو گرفتار کرنے کے دوران استعمال کیا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ 3 جنوری کو کاراکاس میں ہونے والی کارروائی کے دوران امریکی فوج نے discombobulator کا استعمال کرتے ہوئے وینیزویلا کے دفاعی نظام کو ناکارہ بنا دیا جس کے نتیجے میں وینیزویلا کے صدر مادورو کو گرفتار کیا گیا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کے حکام کے پاس روسی اور چینی راکٹ تھے، وہ سب ہمارے لیے تھے، وہ پوری طرح تیار تھے، انہوں نے بٹن دبائے مگر کچھ نہ ہوا اور وہ راکٹس کو استعمال نہیں کرپائے۔ واضح رہے امریکا نے 3 جنوری کو وینزویلا کے پر بڑے پیمانے پر حملے کیے تھے اور اِس کے صدر نکولس مادورو اور اُن کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکا لایا گیا تھا۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے ڈرون
اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبالیا میں اسرائیلی ٹینکوں نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کےکلینک پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہوئی۔ اسٹیو وٹکوف نے بات چیت کو تعمیری قرار دیا ہے۔ ادھر لبنان میں بھی اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کےحملے میں 2 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملوں میں حزب اللہ کے عسکری مقامات کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں بچوں
ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں بچوں کی آن لائن سکیورٹی کیلئے نیا قانون نافذ ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق بچوں کو انٹرنیٹ کے خطرات سے بچانے کے لیے نیا اماراتی چائلڈ ڈیجیٹل سیفٹی قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت بچوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی قانونی ذمہ داری والدین پر عائد ہوگی۔ اماراتی نئے قانون کے مطابق والدین کو اپنے بچوں کی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہوگی، والدین کی ذمہ داری صرف مشورے تک محدود نہیں رہی بلکہ قانونی فریضہ ہوگی۔ نئے اماراتی قانون میں والدین کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ والدین بچوں کے موبائل، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ پر نظر رکھیں اور انہیں خطرناک مواد سے بچائیں۔ اماراتی نئے قانون کے مطابق بچوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور آن لائن گیمز کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوگا، انٹرنیٹ کے سرچ انجنز اور اسٹریمنگ سروسز کو بھی بچوں کے لیے مکمل محفوظ بنانا ہوگا۔ اماراتی نئے قانون کے ضوابط کے مطابق ڈیجیٹل کمپنیاں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔عرب امارات سے باہر ڈیجیٹل کمپنیاں بھی محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔ بچوں کے اکاؤنٹس کے لیے عمر کی تصدیق لازمی ہوگی۔ ڈیجیٹل مواد کی فلٹرنگ، پیرنٹل کنٹرول، اشتہارات پر پابندی اور اسکرین ٹائم کی حد لازمی بنائی گئی ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق عرب امارات میں 4 ہزار سے زائد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی نگرانی جاری ہے، عرب امارات میں 60 فیصد بچے نامناسب مواد کا سامنا کر چکے ہیں۔ اماراتی حکام نے وارننگ جاری کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کمپنیوں پر جرمانے، پابندیاں یا ملک میں سروس بند کی جا سکتی ہے۔ اماراتی حکام نے والدین سے بچوں پر کڑی نظر رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو آن لائن تشدد، بلیک میلنگ، فراڈ اور غیر اخلاقی مواد سے محفوظ بنائیں۔
امریکا ایران کشیدگی سے فضائی
دبئی : امریکا ایران کشیدگی سے فضائی آپریشن متاثر ہوگیا، فرانس نے مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں معطل کر دیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق امریکا ایران کشیدگی کے باعث نیدرلینڈز نے بھی متحدہ عرب امارات کیلئے فضائی آپریشن روک دیا ہے۔ ادھر برطانیہ کی اسرائیل کیلئے پروازیں عارضی طور پر بند ہے جبکہ کینیڈا نے تل ابیب کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق امریکا نے اسرائیل پروازوں میں احتیاطی تبدیلیاں کی ہیں ۔ ادھر جرمنی نے بھی ایران کیلئے فضائی سروس روک دی۔
امریکی فوجی کتا ڈوگلز ر
واشنگٹن: امریکی فوجی کتا ڈوگلز ریٹائر ہوگیا۔ امریکی محکمہ جنگ کے بیان کے مطابق امریکی فوجی کتا ڈوگلز 8 سال خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ ڈوگلز نے اپنے ہینڈلر سارجنٹ جسٹن پیٹن کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ڈوگلز نے اقوام متحدہ سے لے کر عراق میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔وہ دوران ملازمت دھماکا خیر مواد کی تلاش میں سرگرداں رہا۔ امریکی محکمہ جنگ کے بیان کے مطابق ڈوگلز ریٹارمنٹ کے بعد، ہینڈلر اور ان کے خالدان کے ساتھ ریٹارمنٹ لائف گذارے گا واضح رہے کہ چند سال پہلے ڈوگلز کے مہنگا چشمہ پہنے تصویر وائرل ہوئی تھی۔
امریکی کلائمر ایلیکس ہان
امریکی کلائمر ایلیکس ہان ولڈ نے حفاظتی سامان کے بغیر تائیوان کی بلند ترین عمارت سر کرلی۔ ہان ولڈ نے تائیوان کے دارالحکومت میں واقع مشہور بلند ترین عمارت تائیپے ون زیرو ون کے بلند ترین مقام پر پہنچے۔ 508 میٹر بلند ٹاور پر چڑھتے وقت ہان ولڈ عمارت کی چھتوں کی بیمز کو پکڑ کر اوپر پہنچے ۔
امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے
امریکا کی مختلف ریاستوں میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے۔ نیویارک میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد احتجاج کیلئے نکلے اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE)کے خلاف نعرے لگائے۔ مین ہٹن میں مظاہرین نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج 37 سالہ ایلکس جیفری پریٹی کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔ مظاہرین نے امیگریشن محکمہ آئس پر طاقت کے بے جا استعمال کا الزام لگایا۔ مظاہرین نے امیگریشن پالیسیوں میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کی فائرنگ سے ایلکس جیفری پریٹی ہلاک ہوا۔ منی ایپولس میں 7 جنوری کو بھی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون رینی گڈ ہلاک ہوئی تھی۔
امریکا میں نجی طیارہ گر کر
امریکا کی ریاست مینے (Maine) کے شہر بینگور میں نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 8 افراد سوار تھے جن کے حوالے سے فی الحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حادثہ شدید برفانی طوفانی کے دوران پیش آیا، البتہ حادثے کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی
امریکا کی ثالثی میں یوکرین
امریکا کی ثالثی میں ابوظبی میں یوکرین روس مذاکرات کاپہلادور ختم ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوظبی میں یوکرین روس کے پہلے مذاکرات کے ختم ہوئے دور کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یوکرین روس مذاکرات کا آخری دور آج پھر ہوگا،مذاکرات کے دوران متحدہ عرب امارات عالمی تنازعات کے حل پر زور دے گا۔ دوسری جانب اماراتی صدر شیخ محمد نے یوکرین کے بحران کے حل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ فروری 2022 سے جاری ہے، عرب امارات کی ثالثی سے روس اور یوکرین کے 4ہزار 641 فوجی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔
ہماری فوج مکمل تیار ہے
ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کےحملے کو مکمل جنگ تصورکیاجائےگا۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کے خدشے پر ایران نے ردعمل دیتے ہوئے کہ کسی بھی قسم کےحملے کومکمل جنگ تصورکیاجائےگا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی، بدترین صورتحال کے لیے ہماری فوج مکمل طور پر تیارہے۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکی فوجی نقل و حرکت کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، محدود یا سرجیکل حملہ بھی ہوا تو سخت ترین جواب دیں گے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں، بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
سویڈن نے افغان مہاجرین
افغان مہاجرین یورپ کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں، سویڈن نے سخت ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔ سویڈن نے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا ہے، سویڈن نے یورپی یونین سے افغان مہاجرین کیلئے مشترکہ دستاویزی نظام کا مطالبہ کیا ہے۔ سویڈن کے وزیر نے کہا کہ جرائم پیشہ افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے کی اجازت نہیں، جرائم میں ملوث افغان مہاجرین کو ہر قیمت پر ملک بدر کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں ایران میں مظاہرین کے خلاف تشدد کی تحقیقات کی قرارداد منظور، پاکستان کا مخالفت میں ووٹ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سویڈن وزیر نے افغان مہاجرین کو چارٹر فلائٹس سے بے دخلی کی تجویز دی ہے، یورپ میں افغان مہاجرین منظم جرائم اور اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم نے نیٹو
برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے افغانستان جنگ کے دوران غیر امریکی نیٹو افواج کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی سخت مذمت کی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں غیر امریکی نیٹو فوجی محاذ جنگ سے پیچھے رہے تھے۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ’میں صدر ٹرمپ کے اس بیان کو توہین آمیز، اور سچ کہوں تو، انتہائی افسوسناک سمجھتا ہوں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس بات پر حیرت نہیں کہ ان بیانات سے ملک بھر میں ’شدید دکھ اور تکلیف‘ کا احساس پیدا ہوا۔ برطانوی وزیرِ اعظم نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے برطانوی مسلح افواج کے 457 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ بعض حلقے صدر ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں تو کیئر اسٹارمر نے اس مؤقف سے اتفاق کا اشارہ دیا تاہم انہوں نے براہِ راست معافی کا مطالبہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اگر میں نے اس طرح کی بات کی ہوتی یا ایسے الفاظ استعمال کیے ہوتے تو میں یقیناً معذرت کرتا‘۔ خیال رہے کہ جمعرات کو ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے تھا کہا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اگر امریکا کو کسی بڑے خطرے کا سامنا ہو تو نیٹو اس کے دفاع کے لیے امتحان پر پورا اترے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہمیں کبھی ان کی ضرورت نہیں پڑی۔ وہ کہیں گے کہ انہوں نے افغانستان میں کچھ فوجی بھیجے اور بھیجے بھی، لیکن وہ ذرا پیچھے رہے، محاذِ جنگ سے کچھ دور‘۔
امریکا نے نیٹو سے متعلق
واشنگٹن: امریکا نے نیٹو سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر برطانوی وزیراعظم کی تنقید کو مسترد کردیا۔ برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے افغانستان جنگ کے دوران غیر امریکی نیٹو افواج کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی سخت مذمت کی تھی جسے وائٹ ہاؤس نے مسترد کردیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ درست کہتے ہیں، نیٹو کے لیے امریکا نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، امریکا نے نیٹو کے لیے دیگر تمام ممالک سے زیادہ کردار ادا کیا۔ واضح رہے جمعرات کو ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے تھا کہا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اگر امریکا کو کسی بڑے خطرے کا سامنا ہو تو نیٹو اس کے دفاع کے لیے امتحان پر پورا اترے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہمیں کبھی ان کی ضرورت نہیں پڑی۔ وہ کہیں گے کہ انہوں نے افغانستان میں کچھ فوجی بھیجے اور بھیجے بھی، لیکن وہ ذرا پیچھے رہے، محاذِ جنگ سے کچھ دور‘۔
ایران امریکا کشیدگی
برطانیہ نے ایران اور امریکا کی کشیدگی کے باعث قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فضائیہ نے قطر میں 4 ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں، اس حوالے سے برطانوی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ قطر میں لڑاکا طیارے دفاعی مقصدکے تحت بھیجے گئے ہیں۔ گزشتہ روز ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں، بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں اور ہم ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کریں گے تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا جواب دے گا۔
بنگلا دیش میں عام انتخابات
ڈھاکا: بنگلا دیش میں 12 فروری کو ہونے والےعام انتخابات کےلئے انتخابی مہم کاباضابطہ آغاز ہوگیا۔ بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت ختم ہونے کے بعد پہلے عام انتخابات 12 فروری 2026 کو منعقد ہونے جارہے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے انتخابی مہم کا باضاطہ آغاز کردیا ہے۔ حسینہ واجد کے خلاف تحریک چلانے والے نوجوانوں کی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی نے ڈھاکہ سے اپنی مہم کا آغازکیا۔ جماعت جماعت اسلامی بنگلادیش نے بھی دارالحکومت ڈھاکا سے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (BNP) کے سربراہ طارق رحمان نے بھی ضلع سلہٹ میں روڈ شو کیا۔ دوسری جانب پابندی عائد ہونے کے باعث سابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ انتخابی دوڑ سے باہر ہے۔
غزہ امن بورڈ میں سنگین
آئرلینڈ نے غزہ امن بورڈ سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ وہ ٹرمپ امن بورڈ میں سنگین خطرات کی نشانیاں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستخط کی تقریب میں جو دیکھا وہ ابتدائی امن بورڈ منصوبے سے مختلف ہے۔ اقوام متحدہ نے جس منصوبے کی توثیق کی، اس میں غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے بورڈ بنانا تھا لیکن اب کی تجاویز میں غزہ کا ذکر بھی نہیں اور پیوٹن کی شمولیت بھی ہے۔ آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہاکہ ہمیں امن بورڈ میں شامل ہونے کی صورت حال نظر نہیں آرہی۔
غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی
ترکیہ نے غزہ میں فوج تعینات کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا امن منصوبے کے تحت غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔ ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ جس طرح ترکیہ بورڈ آف پیس کا حصہ بنا ہے، اسی طرح اب غزہ سے متعلق ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے اور انسانی امداد میں نمایاں تعاون فراہم کر رہا ہے۔ ہاکان فیدان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ملک غزہ امن منصوبے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے اور وہ بین الاقوامی استحکام فورس کا حصہ بننے کے لیے بھی تیار ہے۔ ترکیہ کے وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام پر غور کیا جائے گا۔
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے ہم بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے کہا ایران کی طرف بڑی فورس بھیجی جا رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا امریکی فوجی اثاثے مشرق وسطیٰ منتقل ہو رہے ہیں، گرین لینڈ کی سکیورٹی پر نیٹو کے ساتھ مل کر کام کرنےکا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا اپریل میں چین کا دورہ کریں گے اور سال کےاختتام پر چینی صدر امریکا آئیں گے۔ بولے زیلنسکی اور پیوتن دونوں معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،جلد معلوم ہو جائے گا۔
امریکا نے ایران کی جانب
امریکا نے ایران کی جانب بڑی فورس روانہ کردی جس میں جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل ہیں۔ ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں، بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں اور ہم ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا انہوں نے ایران پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، ایران کو کہا تھاکہ اگرپھانسیاں دیں تو کارروائی کریں گے، میری دھمکی کے بعد ایران نے پھانسیاں منسوخ کردیں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس فوجی نقل و حرکت کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا لازمی طور پر فوجی کارروائی کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک کیریئر اسٹرائیک گروپ اور دیگر فوجی مشرق وسطیٰ کی جانب روانہ ہوچکے ہیں اور اس میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن، جنگی بحری جہاز اور جنگی طیارے شامل ہیں۔ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کریں گے تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا جواب دے گا۔
بنگلورو ائیرپورٹ پر کورین
بھارت کے بنگلورو ائیرپورٹ پر ایک کورین خاتون کو مبینہ طور پر گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایاگیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس میں درج اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ پیر 19 جنوری کو کوریا جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھیں، امیگریشن چیک مکمل کرنے کے بعد وہ ٹرمینل کی طرف بڑھ رہی تھیں کہ عملے میں شامل ایک مرد جس کی شناخت محمد عفان کے نام سے ہوئی، ان کے پاس پہنچا اور ٹکٹ دکھانے کو کہا۔ کورین خاتون کے مطابق اُس نے دعویٰ کیا کہ میرےکے چیک ان سامان میں کوئی مسئلہ تھا ، تبھی مشین نے ایک مخصوص آواز پیدا کی۔ خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ عفان نے مبینہ طور پر مجھے بتایا کہ دوبارہ چیکنگ کا مرحلہ لمبا ہوگا اور اس میں میری فلائٹ چھوٹ سکتی ہے تو الگ سے میری چیکنگ کی جاسکتی ہے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ عفان مجھے مردوں کے واش روم کے قریب لے گیا، اعتراض کے باوجود اس نے غیر اخلاقی طریقے سے چھوا اور مزاحمت کرنے پر گلے لگا کر شکریہ کہا اور وہاں سے چلا گیا۔ خاتون نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر ائیرپورٹ سکیورٹی اہلکاروں کو دی جنہوں نے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔ بعدازاں پولیس نے ائیرپورٹ سے سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا اور عفان کی قابل مذمت حرکت کو دیکھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش کے تحفظات مستردکرتے ہوئےکہا ہےکہ ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کا کہنا ہےکہ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ سکیورٹی کے جائزے کے بعد کیا گیا، جائزے کے مطابق بنگلادیش کےکھلاڑیوں،میڈیا پرسنز ، آفیشلز اور فینز کو بھارت کےکسی وینیو پر خطرہ نہیں ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بورڈ ممبرز کے مطابق یہ قابل عمل نہیں ہےکہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول تبدیل کیا جائے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بی سی بی سے ایونٹ کے سکیورٹی پلان کو شیئرکیا جاتا رہا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔ خیال رہے کہ بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے تحت بھارت میں ہونے والے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
بی سی بی ورلڈکپ کیلئے
آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش کے تحفظات مسترد کرنے کے فیصلے پر صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) امین الاسلام کا ردعمل سامنے آگیا۔ اپنے ردعمل میں صدر بی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سےکہاہےکہ مجھے حکومت سے بات کرنےکا وقت دیں، ہمیں اندازہ ہے کہ بھارت جانا ہمارے لیےمحفوظ نہیں۔ امین الاسلام کا کہنا تھا کہ ہمارا مؤقف یہی ہےکہ ہمیں سری لنکا میں کھیلنےدیاجائے، ہم سب ورلڈ کپ کھیلنا چاہتےہیں لیکن بھارت جانا محفوظ نہیں سمجھتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جب فیصلہ کرتی ہےتو وہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لےکرفیصلہ کرتی ہے یال رہےکہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش کے تحفظات مستردکرتے ہوئےکہا ہےکہ ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کا کہنا ہےکہ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ سکیورٹی کے جائزے کے بعد کیا گیا، جائزے کے مطابق بنگلادیش کےکھلاڑیوں،میڈیا پرسنز ، آفیشلز اور فینز کو بھارت کےکسی وینیو پر خطرہ نہیں ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بورڈ ممبرز کے مطابق یہ قابل عمل نہیں ہےکہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول تبدیل کیا جائے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بی سی بی سے ایونٹ کے سکیورٹی پلان کو شیئرکیا جاتا رہا ہے۔ آئی سی سی کا یہ فیصلہ ورچوئل بورڈ میٹنگ کے بعد آیا۔ یہ میٹنگ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی اس درخواست پر غور کرنےکے لیے بلائی گئی تھی جس میں اس نے بھارت میں ہونے والے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بنگلادیشی اخبار کے مطابق آدھے گھنٹے کی ورچوئل میٹنگ میں پاکستان کے سوا تمام بورڈز نے وینیو تبدیل کرنے کی مخالفت کی۔ سری لنکا نے بھی بنگلا دیش کو اپنے گروپ میں لینے سے انکار کیا۔ دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔ خیال رہے کہ بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے تحت بھارت میں ہونے والے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
ٹرمپ کا یو ٹرن: یورپ پر ٹیرف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ کے معاملے پر یورپ پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے پیچھے ہٹ گئے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ ایک انتہائی مثبت ملاقات ہوئی ہے، جس کے بعد گرین لینڈ کے حوالے سے مستقبل کے ایک ممکنہ معاہدے کا فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو یہ امریکا اور تمام نیٹو ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ٹرمپ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور دیگر حکام مذاکرات کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیش رفت کے پیش نظر یورپ پر یکم فروری سے نافذ کیے جانے والے ٹیرف عائد نہیں کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر نے چند روز پر قبل دھمکی دی تھی کہ جو یورپی ممالک گرین لینڈ پر قبضے کی مخالفت کریں گے تو ان پر یکم فروری سے ٹیرف عائدہوگا جس کے بعد یورپی ممالک نے امریکی صدر کی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا تھا۔
امریکی حملےکی صورت میں
ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیش نظر اسرائیل نے دفاعی الرٹ بڑھادیا۔ اسرائیلی میڈیاکے مطابق ایرانی قیادت امریکی حملےکے جواب میں حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران اسرائیل کو لڑائی میں شامل کر سکتا ہے تاہم یہ یقینی نہیں کہ ایران اسرائیل کو پہلا ہدف بنائےگا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث الرٹ ہیں جبکہ امریکا اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ قریبی رابطہ بھی برقرار ہے۔ یاد رہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے بچنے کیلئے اسرائیلی ائیر لائنز نے طیاروں کو اسرائیل سے باہر منتقل کرنے کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔
یورپی یونین نے امریکا کیساتھ
یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دیدی۔ یہ فیصلہ امریکی صدر کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے کی باربار خواہش ظاہر کرنے اور یورپ پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکیوں کے بعد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ پچھلے سال ہی ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت امریکی ٹیرف زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 30 فیصد کی بجائے 15 فیصد مقرر کیے گئے، جبکہ یورپ نے امریکی سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ تاہم گرین لینڈ کے معاملے پر امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے بعد یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ امریکی دھمکیوں سے یورپی یونین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس معاہدہ معطل کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا کیونکہ اب معمول کے تعلقات ممکن نہیں رہے۔
گزشتہ دنوں ایران میں
پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہےکہ غیر ملکی پشت پناہی میں گزشتہ دنوں ایران میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ ایرانی سفارت خانے کے مطابق ایران میں دہشت گردی کے واقعات میں 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے۔ سفارت خانے کے مطابق جاں بحق افراد میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاراور عام شہری بھی شامل ہیں جب کہ دہشتگردی کے واقعات میں 2 ہزار 427 ایرانیوں کو شہید قرار دیا گیاہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا گیا جس کے باعث انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی جب کہ جلاؤ گھیراؤ بھی کیا گیا۔
نیتن یاہو نے ٹرمپ کی غزہ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کا انتظام دیکھنے سے متعلق ٹرمپ کی جانب سے بنائی گئی غزہ بورڈ آف پیس کمیٹی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین اور مراکش سمیت کچھ دیگر ممالک نے بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی صدر ٹرمپ کی دعوت کو قبول کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی شمولیت کی دعوت دی ہے۔ اس بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی کے امور کی نگرانی بتایا گیا تھا تاہم اس کے چارٹر میں اس کے دائرۂ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں کیا گیا۔
اگر ایرانی حکومت نے مجھے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ اگر ایرانی حکومت نے مجھے قتل کیا تو ان کے ملک کو تباہ کردیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران جب ٹرمپ سے ایران سے ملنے والی دھمکیوں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ایسا کچھ نہیں کرینگے تاہم میں نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن پہلے ہی تیار کر رکھا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کی جانب سے مجھے قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو مکمل طور پر تباہ کردے گا۔ ایک حالیہ بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران اموات اور نقصانات کیلئے امریکی صدر ٹرمپ ذمہ دارہیں۔ دوسری جانب چند روز قبل ایک سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے۔
اماراتی صدر نے ٹرمپ کے
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ امراتی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق ’متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکا کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے‘۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بورڈ کے چارٹر کے مطابق، رکن ممالک کی مدتِ رکنیت زیادہ سے زیادہ 3 سال ہوگی، جس کی تجدید چیئرمین کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ ’بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کے مکمل نفاذ کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے، جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے نہایت اہم ہے‘۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔ اگرچہ ابتدائی طور پر اس بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی کے امور کی نگرانی بتایا گیا تھا، تاہم اس کے چارٹر میں اس کے دائرۂ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں کیا گیا۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق یہ ادارہ اقوامِ متحدہ کے متبادل یا حریف کے طور پر ابھرنے کی کوشش بھی کر سکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات خطے میں امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور ان چند عرب ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہیں۔
سپریم لیڈر پر حملہ ہوا تو
ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن نےکہا ہےکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ پوری مسلم دنیا کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگا۔ برطانوی خبرایجنسی کے مطابق ایک بیان میں ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای پر حملہ ہوا تو جہاد کرنےکا فتویٰ جاری کر دیں گے اور پھر دنیا کے تمام حصوں میں اسلام کے سپاہیوں کا ردعمل آئےگا۔ خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ خامنہ ای کو قتل کروانےکی کوشش کرسکتے ہیں۔ سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ اب 86 برس کے ہوچکے ہیں اور بیمار اہیں لہٰذا ایران کو اس وقت ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جلد امریکا کا ایک بڑا بیڑا مشرق وسطیٰ میں موجود ہوگا جو ایران پر حملےکو نہ صرف آسان بنائےگا بلکہ ایران کے جواب کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں بھی مدد دے گا۔ سابق امریکی سفیر کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب ایرانی سپریم لیڈر نے یہ الزام عائد کیا کہ ایران میں تشدد، مظاہروں اور قتل میں امریکی صدر ملوث ہیں۔
غزہ میں شدید سرد موسم
اسرائیلی بمباری کا شکار غزہ میں شدید سردی کی وجہ سے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں ان دونوں شدید سردی ہے، ٹھنڈ کی شدت سے 7 ماہ کی شیر خوار بچی جاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں شدید ٹھنڈ سے جاں بحق بچوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ موسم سرما میں بنیادی سہولیات سے محروم لاکھوں فلسطینی خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی زیرِ قبضہ علاقے میں توسیع کردی گئی جبکہ خان یونس کے شمال مشرقی علاقوں سے فلسطینیوں کو نکلنے کا حکم دے دیا ْ دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ٹرمپ کی امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ۔
امریکی فوج نے وینزویلاکے
واشنگٹن: امریکی فوج نے کیریبین میں وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی دستوں نے منگل کو وینزویلا کے تیل سے منسلک ساتواں جہاز قبضے میں لیا۔ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ امریکی فورسز نے موٹر ویسل ساگیٹا کو “بغیر کسی مزاحمت کے” اپنی تحویل میں لے لیا۔ امریکی فوجی کمانڈ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا گزشتہ قبضوں کی طرح اس بار بھی امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا یا نہیں۔
سعودی عرب، امریکا اور چین
سعودی عرب، امریکا اور چین کی جانب سے سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے متاثرہ خاندانوں، حکومت پاکستان اور عوام سےاظہار ہمدردی کیا ہے۔ امریکی قونصل خانے نے کہا کہ امریکا جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ، ریسکیو اور فائر فائٹر اہل کاروں کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ چینی قونصلیٹ جنرل نے بھی گل پلازہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا چینی قونصلیٹ جنرل نے زخمیوں سے ہمدردی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہےکہ سانحے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں، شناخت کے لیے 50 فیملیز کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے موصول ہوچکے ہیں۔ فائرآفیسر کے مطابق تہہ خانے کے اوپن ایریا کو سرچ کرلیا گیا ہے جہاں سے کوئی لاش نہیں ملی، تہہ خانے کا جو حصہ دبا ہوا ہے اسکی تلاش باقی ہے جب کہ عمارت کا دوسرا اور تیسرا فلور بھی کلیئر ہے۔ اس کے علاوہ سانحہ گل پلازہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے۔
امریکا کے جنگی طیارے گرین
امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے۔ امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکی جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچیں گے۔ دفاعی ادارے نوراڈ کے مطابق گرین لینڈ کی حکومت کو بھی منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نوراڈ کا کہنا ہےکہ امریکی طیاروں کی نئی کھیپ پہنچانے میں ڈنمارک حکومت سے ہم آہنگی ہے، امریکی فورسز کو ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں۔ واضح رہے کہ گرین لینڈ دراصل ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے، 1951 میں امریکا اور ڈنمارک نے گرین لینڈ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت امریکا نے گرین لینڈ کو ممکنہ جارحیت سے بچانے کا عزم کیا تھا جب کہ امریکا اور کینیڈا نے 1958 میں سرد جنگ کے آغاز پر دفاعی معاہدے نوراڈ پر دستخط کیے تھے، نوراڈ کا بنیادی مقصد بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کی بروقت اطلاع دینا ہے۔ واضح رہے کہ گرین لینڈ دراصل ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے، 1951 میں امریکا اور ڈنمارک نے گرین لینڈ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت امریکا نے گرین لینڈ کو ممکنہ جارحیت سے بچانے کا عزم کیا تھا جب کہ امریکا اور کینیڈا نے 1958 میں سرد جنگ کے آغاز پر دفاعی معاہدے نوراڈ پر دستخط کیے تھے، نوراڈ کا بنیادی مقصد بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کی بروقت اطلاع دینا ہے۔
افغان دارالحکومت کابل میں
افغان دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں ایک چینی مسلم شہری اور 6 افغان شہری جاں بحق ہوئے۔ دھماکا شہر نو کے علاقے میں چینی ریسٹونٹ کےکچن کے نزدیک ہوا، ریسٹورنٹ چینی مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مل کر چلاتے تھے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اماراتی صدر کا دورہ بھارت
نئی دلی: بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی تعلقات، تجارت اور ایل این جی کے معاہدے ہوگئے۔ بدھ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان مختصر دورے پر بھارت پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق نئی دلی میں بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، تجارت اور ایل این جی کے معاہدے ہوئے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے اگلے 6 سال میں دو طرفہ تجارت 200 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ یو اے ای سے 5 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی کی بھارت فراہمی کے 10 سالہ معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اماراتی صدر اور مودی نے دفاعی اور تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔
مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ
مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی. مراکش وزارت خارجہ کے مطابق بادشاہ نے بورڈ میں بطور بانی رکن شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بورڈ میں محدود تعداد میں بین الاقوامی رہنما شامل ہوں گے جو طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ مراکش بورڈ کے آئینی چارٹر کی توثیق کرے گا اور مشرق وسطیٰ میں ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے عزم کا اعادہ کرے گا۔
امریکا میں تاریخ رقم
امریکا میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ریاست کی تاریخ میں پہلی بار گورنر کا عہدہ بھی خاتون رہنما ایبی گیل نے سنبھال لیا۔ ورجینیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ سیاہ فام جے جونز نے سنبھالا، سابق رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر گورنر بنی ہیں اور لیفٹی نینٹ گورنر کے عہدے پر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف لیا۔ غزالہ ہاشمی ریاست کی بھی پہلی نائب گورنر خاتون ہیں، حلف برداری کے موقع پر انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں امام شریف نے دعا کرائی۔ اس موقع پر سینیٹر صدام ازلان سلیم اور سینیٹر کنعان بھی موجود تھے جبکہ ایڈمز اسکاؤٹنگ امریکا اور گرلز اسکاؤٹس نے اس موقع پر پریڈ میں حصہ لیا جس کی قیادت رضوان جاکا، احسن اللّٰہ، بیتھنی رشید اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر رضوان جاکا نے توقع ظاہر کی کہ ریاست میں اتحاد اور تنوع کوفروغ ملےگا۔ ریاستی گورنر کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئر منصور قریشی نے اس موقع پر توقع ظاہر کی کہ نہ صرف گورنر اور لیفٹی نینٹ گورنر بلکہ پوری کابینہ ورجینیا میں بلاتفریق عوام بلخصوص جنوب ایشیائی کمیونٹی کی خدمت کرے گی۔
گرین لینڈ پر قبضے کا معاملہ
یورپی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے اتحادیوں کے خلاف امریکی ٹیرف کے استعمال کو غلط قرار دیا۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ یویٹ کوپر نے بھی کہا کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف گرین لینڈ کے باشندوں اور ڈنمارک کے لیے ہے۔ ڈنمارک کے وزیراعظم نے کہا کہ یورپ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا کہ صدر ٹرمپ دھمکیوں کے ذریعے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکی فوجی کارروائی نیٹو کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔ فرانس، جرمنی اور ناروے نے بھی صدر ٹرمپ کی دھمکی کو بلیک میلنگ قرار دیدیا۔ یورپی ردعمل کے لیے یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے گرین پر قبضے کی مخالفت کرنے والے یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ نے یکم فروری سے یورپی ممالک سے آنے والے تمام اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے اور یکم جون سے اسے 25 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا، ان یورپی ممالک میں برطانیہ، ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز اور فن لینڈ شامل ہیں۔ امریکی صدر نے تازہ بیان میں خبردار کیا کہ وہ اپنے بیان پر 100 فیصد قائم ہیں اورگرین لینڈ کے معاملے پر یورپی ممالک کی جانب سے مخالفت کی گئی تو ٹیرف عائد کریں گے۔
کشمیر میں بے بسی کا احساس ہے
نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مودی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں۔ اے ایس دولت نے کشمیریوں میں مایوسی کا ذکر چنئی میں منعقدہ لیٹریچر فیسٹول میں کیا۔ سابق ’را‘ چیف نے کہا کہ کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال میں بے بسی کا احساس غالب ہے اور نئی دہلی کو کشمیر اور کشمیریوں کے حالات کی کوئی خاص فکر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اس وقت جمود کا شکار ہے اور کشمیری صرف امید کے سہارے زندہ ہیں۔ اے ایس دولت کا کہنا تھا کہ واجپائی کے دور کی بی جے پی اور نریندر مودی کی بی جے پی میں زمین آسمان کا فرق ہے، سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کشمیر کے مسئلے کے حل میں سنجیدہ دلچسپی رکھتے تھے جب کہ موجودہ مودی حکومت کو اس سے زیادہ سروکار نہیں ہے۔ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے ’را‘ کے سابق سربراہ نے کہا کہ کشمیریوں سے یہ علامتی سہارا بھی چھین لیا گیا ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد جس بڑے احتجاج کی توقع تھی وہ نہیں ہوا بلکہ کشمیری خاموش ہوگئے اور یہی خاموشی خوفناک ہے کیونکہ اس کے نتائج کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ اس فیسٹول میں بالی وڈ فلموں میں مسلمانوں کو منفی کرداروں میں دکھانے جانے پر شدید تنقید کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے اور مذہبی تقسیم کا باعث ہے۔
’کرسچن صیہونیت‘ خطرناک نظریہ
یروشلم کے مسیحی رہنماؤں نے کرسچن صیہونیت کو خطرناک نظریہ قرار دے دیا۔ یروشلم کے عیسائی رہنما منذر اسحاق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ ’مسیحی صیہونیت کا نظریہ عوامی سطح پر گمراہ کن ہے اور اسرائیلی مسیحی برادری کو تقسیم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ‘۔ عیسائی رہنما منذر اسحاق کے مطابق ’ کرسچن صیہونیت کا نظریہ مسیحی برادی کو اسرائیل کی حمایت کرنے کی ترغیب دیتا ہے اور فلسطینی مسلمانوں اور مسیحی افراد کے حقوق کی قبول نہیں کرتا‘۔ دوسری جانب یروشلم کے مختلف چرچ کے پیٹریارک اور رہنماؤں نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسچن صیہونیت ایک نقصان دہ نظریہ ہے جو مقدس سرزمین میں عیسائیوں کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔
مغربی کنارے پر یہودی آبادکاروں
فلسطینی گھروں پر اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے حملہ کردیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ شدت پسندوں نے 8 گھروں اور 2 گاڑیوں کو نذرآتش کیا۔ یہودی آبادکاروں کے حملے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جنہیں اسرائیلی میڈیا نے نشر کیا۔ اسرائیلی فوج نے یہودی قوم پرست حملوں کو تسلیم کیا ہے۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں یہودی قوم پرستانہ جرائم اور آبادکاروں کے تشدد کے 750 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق سال 2024 میں فلسطینیوں پر یہودی آباد کاروں نے 675 حملے کیے تھے۔ یہودی شدت پسندوں کے خلاف قانونی کارروائی شاذ و نادر ہی ہوتی ہے، اسرائیل میں سخت گیر حکومت ہے اور فلسطینیوں پر حملوں کو نظر انداز کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں پر حملوں کو نتین یاہو اور قومی سلامتی کے مشیر بن گوئیر ’ نظرانداز‘ کرتے ہیں۔ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق یہودی آباد کاروں کے حملوں کی تحقیقات میں 73 فیصد کمی آئی ہے۔
غزہ امن بورڈکی طویل مدت رکنیت
ٹرمپ انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ چارٹر کا مسودہ 60 ممالک کو بھیج دیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق طویل مدت کی رکنیت کے خواہاں ممالک پر 1 ارب ڈالر دینے کی شرط عائدکی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چارٹر میں کہا گیا ہےکہ ہر رکن ملک چارٹر نافذ ہونےکی تاریخ سے لے کر 3 سال کی مدت تک خدمات انجام دےگا۔ غزہ امن بورڈ کے چیئرمین کی منظوری سے رکنیت کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے، تین سالہ رکنیت کی شرط ان ممالک پر نہیں ہوگی جو پہلے سال میں بورڈ کے لیے 1 ارب ڈالر سے زائد نقد رقم دیں گے۔ خیال رہےکہ امریکی صدرٹرمپ نے غزہ کے انتظامی اور تعمیر نو کے معاملات کے لیے بنائے گئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو بھی شمولیت کی دعوت دی ہے۔ دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو غزہ سے متعلق بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت ملی ہے، پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کے لیے عالمی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کرتا رہےگا ، غزہ میں پائیدار امن کے لیے پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے میں رہےگا۔ ٹرمپ نے گذشتہ روز اپنی سربراہی میں غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان کیا تھا جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف، ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیراڈ کوشنر، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر اور دیگر افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بورڈ اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بورڈ کی تشکیل کے لیے اسرائیل سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ گڈیون سار غزہ بورڈ کا معاملہ امریکی وزیرخارجہ مارکو رُوبیو کے ساتھ اٹھائیں گے۔
سپریم لیڈر پرکوئی بھی حملہ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائےگا۔ اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر کے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہیدکرنےکی کوشش کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ ایرانی عوام کی مشکلوں اور پریشانیوں کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طویل عرصے سےعائد غیرانسانی پابندیاں ہیں۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کے خلاف کوئی بھی جارحیت ایرانی قوم کے خلاف مکمل جنگ کے مترادف ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق امریکی سفیر ڈین شیپیروکا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اسپین میں ٹرین حادثے میں 21 افراد
اسپین میں ٹرین حادثے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے جنوبی علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی جس سے دوسری ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی، حادثے میں دونوں ٹرینوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے نتیجے میں 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی ہونے والے 100 افراد میں سے 21 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کا شکار میڈرڈ سے ہیولوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ حادثے کے وقت ایک ٹرین میں 300 سے زائد جبکہ دوسری ٹرین میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد ٹرین آپریشن کو عارضی طور پر معطل کیا گیا جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
سعودی عرب میں دہشت گردی کے
سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر 3 افراد کو سزائے موت سنادی گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق جن افراد کو سزائے موت سنائی گئی ان میں حسین بن سالم بن محمد العمری، سعود بن ہلیل بن سعود العنزی اور بسام محسن مران السبیعی شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کے بعد تینوں افراد کو گرفتار کیا جس کے بعد کیس خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شریعت اور سعودی قوانین کے تحت تینوں افراد کو سزائے موت سنائی۔ سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ تینوں افراد سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے، اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش اور دہشت گرد عناصر کو پناہ فراہم کرنے جیسے جرائم میں ملوث تھے۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ معاشرے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای
اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر نے دعویٰ کیا ہےکہ صدر ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دور صدارت میں اسرائیل میں امریکی سفیر تعینات تھے۔ اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے کہا کہ صدر ٹرمپ آنے والے ہفتوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سابق امریکی سفیر کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر نے یہ الزام عائد کیا کہ ایران میں تشدد، مظاہروں اور قتل میں امریکی صدر ملوث ہیں۔ ڈان شپیرو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق کہا کہ اب وہ 86 برس کے ہوچکے ہیں اور بیمار آدمی ہیں لہٰذا ایران کو اس وقت ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ جلد امریکا کا ایک بڑا بیڑا مشرق وسطیٰ میں موجود ہوگا جو ایران پر حملے کو نہ صرف آسان بنائے گا بلکہ ایران کے جواب کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں بھی مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایرانی فورسز پر مزید حملے کرسکتا ہے۔
سعودی عرب ورک ویزے کے
سعودی عرب ورک ویزے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم اعلان آ گیا ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر “تکامول اسکل ویریفکیشن پروگرام” (SVP) کے نفاذ کے لیے معاہدہ کیا ہے، جو یکم جولائی سے سعودی عرب میں نافذ العمل ہے۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے ہنرمند افراد، جن میں پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں، کو اب اپنی مہارت کی تصدیق تکامول کے ذریعے کرانی ہوگی۔ یہ مہارت کی تصدیق سعودی عرب میں ملازمت کے لیے لازمی شرط ہے۔ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے امیدواروں کو مملکت کی جانب سے بنائے گئے تکامول ایس وی پی ٹیسٹ میں کامیاب ہونا ضروری ہے، جو یہ یقینی بنائے گا کہ کارکن مختلف پیشوں کے لیے مقرر کردہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NVTTC) اس پروگرام کے نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مدد کر رہا ہے۔ سعودی عرب میں کرایہ داری سے متعلق نئے ضوابط نافذ اسکل سرٹیفکیٹ کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ امیدوار [https://svp-international.pacc.sa/auth/register](https://svp-international.pacc.sa/auth/register) پر جا کر آفیشل ایس وی پی انٹرنیشنل لاگ ان پیج پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ رجسٹریشن کے دوران ضروری ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات درج کرکے اپنا پروفائل مکمل کریں، پھر اپنی مہارت کی تشخیص کے لیے متعلقہ مرکز، پیشہ اور تاریخ منتخب کریں۔ اس کے بعد رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کریں اور مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر ٹیسٹ میں شرکت کریں۔ تکامول اسکل تصدیقی سرٹیفکیٹ کی فیس تقریباً 50 امریکی ڈالر (تقریباً 14,100 پاکستانی روپے) ہے۔ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ اگر امیدوار ٹیسٹ میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کا نتیجہ اور سرٹیفکیٹ 24 گھنٹوں کے اندر پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا جاتا ہے، جہاں سے وہ اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال
ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز طبی معائنے کے بعد اسپتال سے روانہ ہو گئے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال سے روانہ ہو گئے۔ عرب نیوزکے مطابق شاہ سلمان اسپتال میں طبی معائنے کے لیے زیرِ علاج تھے۔ طبی معائنوں کے نتائج اطمینان بخش قرار دیے گئے ہیں، دوسری جانب صدرآصف زرداری نے سعودی شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر ایک کے بعد دوسری ناکامی کا سامنا یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز گزشتہ روز اسپیشلسٹ اسپتال میں طبی معائنہ کروانے کیلئے گئے تھے۔
جی سیون ممالک کا بیان
تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے جی سیون ممالک کے بیان کو مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایران میں تشدد اور دہشتگردی میں اسرائیلی کردار کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ایران میں پُرامن احتجاج کو صیہونی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے پرتشدد بنایا، 8 سے 10 جنوری کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے گئے، تشدد اور دہشتگردی میں اسرائیلی کردار کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، امریکی اور اسرائیلی حکام کے بیانات تشدد پر اکسانے کا واضح ثبوت ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران پُرامن احتجاج کے حق کا احترام کرتا ہے، آئین کے تحت شہری حقوق کا پابند ہے، ریاست شہریوں کے تحفظ اور امن وامان برقرار رکھنے کی مکمل ذمہ داری نبھائے گی اور بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی کا دفاع کیا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ جی سیون ممالک کا ایران کے اندرونی معاملات پر بیان مداخلت پسندانہ ہے، انسانی حقوق کے نام پر امریکی قیادت میں جی سیون کا دوہرا معیار بے نقاب ہوگیا ہے، جی سیون ممالک خود انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق فلسطینی عوام کی نسل کشی میں جی سیون ممالک اسرائیل کے ساتھ براہ راست شریک ہیں، جی سیون کو انسانی حقوق پر کسی کو لیکچر دینے کا اخلاقی جواز حاصل نہیں، ایرانی قوم 2025 میں اسرائیلی حملوں میں شہری ہلاکتوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جی سیون ایران کے داخلی معاملات میں غیرقانونی مداخلت بند کرے، غیرقانونی پابندیاں ختم کی جائیں اور انسانی حقوق کو سیاسی ہتھیار نہ بنایا جائے، انسانی حقوق کے نام پر تشدد اور دہشتگردی کی حوصلہ افزائی ناقابل قبول ہے۔
پاکستان سمیت دیگر ملکوں کیلئے
پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ 21 جنوری سے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے درخواست دہندگان کے لیے امیگرنٹ ویزا سروس معطل کر رہا ہے۔ سفارت خانے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کی چھان بین اور جانچ پڑتال کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بناتے ہوئے امریکی عوام کے تحفظ پر توجہ دی جا رہی ہے۔ سفارت خانے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امیگرنٹ ویزا سروس معطل کرنے کا فیصلہ نافذ کر دیا ہے۔ یہ سروس تب تک معطل رہے گی جب تک امریکا اس امر کو یقینی نہ بنا لےکہ امریکی امیگریشن کے نئے درخواست گزار چھان بین کے مکمل عمل سے گزر چکے ہیں اور امریکی امیگرنٹ ویزا کے لیے اپنی اہلیت ثابت کر چکے ہیں۔ اس میں یہ بات یقینی بنانا بھی شامل ہے کہ امیگریشن کی درخواست دینے والے امریکا آکر امریکا کی سرکاری مالی معاونت پر انحصار نہیں کریں گے۔ امریکی سفارت خانے نے واضح کیا کہ یہ اقدام صرف امیگرنٹ ویزا کے لیےکیاگیا ہے، نان امیگرنٹ ویزا کی درخواستوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سیاحوں، طالب علموں، کھلاڑیوں، ہُنر مند افرادی قوت اور ان کے اہل خانہ کےلیے ویزوں کا اجرا جاری رہے گا۔
8 ماہ کے دوران امریکا میں کوئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 8 ماہ کے دوران امریکا میں کوئی غیر قانونی طورپر داخل نہیں ہوا۔ پام بیچ میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے غیرقانونی تارکین وطن کو امریکامیں آنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سال پہلے معیشت بے جان تھی لیکن آج کروڑوں کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ ایران کےحوالےسےبات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کردیا ہے۔ امریکی صدر نے خطاب کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوانے کا ذکر کردیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کروڑوں جانیں بچائیں، پاکستانی وزیراعظم نے میرے متعلق جو کچھ کہا وہ میرے لیے اعزاز ہے۔
افغان طالبان رجیم کو سفارتی محاذ
افغانستان پر قابض طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آریانہ نیوز اور افغان انٹرنیشنل نے روسی عہدیدار ضمیر کابولوف کے بیان کا حوالہ دیا جس میں روسی عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے پر روس کا امریکا سے نہ کوئی رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی رواں سال کوئی اجلاس ہے۔ ضمیر کابولوف کے مطابق روس اور امریکا نے افغانستان کےحوالے سےکوئی براہ راست مذاکرات بھی نہیں کیے ہیں۔ ادھر مڈل ایسٹ آئی نے بیان دیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے افغان باشندوں کی امریکا میں آبادکاری کے لیے قطر میں قائم کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق افغانستان سے انخلا کےبعد افغان باشندوں کو عارضی طور اس کیمپ میں رکھا گیا تھا۔
روسی صدر پیوٹن نے نیتن یاہو
روسی صدر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کردی۔ ترجمان کریملن کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ ترجمان نے بتایا کہ صدر پیوٹن نے نیتن یاہو سے گفتگو میں ایران اور مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جب کہ انہوں نے نیتن یاہو کو ایران کے معاملے پر ثالثی کی بھی پیشکش کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
نیتن یاہو نے امریکا سے ایران پر حملہ
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر کسی بھی ممکنہ فوجی حملے کو مؤخر کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں ایران پر فوجی کارروائی کے فوری خطرات سے آگاہ کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران جوابی کارروائی کے طور پر اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس سے خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ اسی دن امریکی صدر نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ ایران نے مظاہرین کو قتل کرنا بند کر دیا ہے، جس کے بعد ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت پر سوال اٹھا۔ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے قطر، سعودی عرب، عمان اور مصر نے بھی صدر ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ ایران پر حملہ مؤخر کریں اور سفارتی راستوں کو ترجیح دیں۔ نیتن یاہو کی اپیل اور عرب ممالک کے مشورے عالمی سطح پر ایران کے ساتھ تعلقات میں ممکنہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم اقدام سمجھے جا رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل اورامریکا کی جانب سے فوری فوجی کارروائی سے خطے میں بڑے پیمانے پر تصادم کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، اس لیے سفارتی دباؤ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران نہ کشیدگی چاہتا ہے اور نہ ہی تصادم، تاہم کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے امریکا کی جانب سے ایران کے معاملے پر اجلاس بلانے کو شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران خود 8 اور 10 جنوری کو داعش طرز کی دہشت گردی کا نشانہ بنا ہے۔ ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ ایرانی سول سوسائٹی کے نمائندوں کے نام پر سلامتی کونسل میں دراصل امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ نیتن یاہو نے امریکا سے ایران پر حملہ نہ کرنے کی اپیل کر دی انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہتا ہے، تاہم اگر براہ راست یا بالواسطہ جارحیت کی گئی تو ایران اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔
امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ
امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت ایران کی چا بہار بندرگاہ سے عملی طور پر علیحدگی اختیار کررہاہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے پابندیاں لاگو ہونے سے قبل ایران کو اپنی طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم ادا کردی ہے جس کے بعد اب ایران اس سرمائے کو بھارت کی شمولیت کے بغیر بندرگاہ پر سرگرمیوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق چابہاربندرگاہ کی ترقی اور آپریشن کے ذمہ دار پبلک سیکٹر کمپنی، انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ (IPGL) کے بورڈ پر حکومت کے نمائندے بھی اجتماعی طورپر مستعفی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ IPGL کی آفیشل ویب سائٹ کو بھی غیر فعال کردیا گیا ہے۔ چابہار بندرگاہ سے خاموشی کے ساتھ علیحدگی کےمعاملے پر اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے مودی سرکارپرسخت تنقید کی جارہی ہے۔ کانگریس رہنما پون کھیڑا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سوال چابہار بندرگاہ یا روسی تیل کا نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ مودی امریکا کو بھارت کا بازو مروڑنے کی اجازت کیوں دے رہا ہے؟ امریکی دباؤ پر چابہار سے غیر رسمی طور پر پیچھے ہٹنا خارجہ پالیسی میں نئی کمزور کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2024 میں میں بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھالا تھا۔
یمن کے وزیراعظم مستعفی
یمن کے وزیراعظم سالم صالح بن بریک نے استعفا دیدیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن کی صدراتی قیادت کی کونسل نے وزیر اعظم سالم صالح بن بریک کا استعفا قبول کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر شائع محسن الزندانی کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند گروپ، جنوبی عبوری کونسل نے یمن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور سعودی عرب کی سرحد کے قریب پہنچ گئے تھے، جسے سعودی عرب نے اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے ایران سے متعلق
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے رکھے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے مظاہرین کی ہلاکتیں جاری رہنے پر ایران کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں 800 افراد کی سزائے موت روکی گئی ہے، اقتصادی دباؤ بڑھانے کا عمل بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی صدر نے ایران پر حملے کا فیصلہ تبدیل کرلیا اور یہ تبدیلی خلیجی ملکوں کی سفارتی کوششوں کے باعث عمل میں آئی۔
امریکا ایران پر طاقت کے استعمال
سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہا ہےکہ امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے اور ہم دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف دھکیلنےکے مخالف ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ امریکا ایران کو مسلسل طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دے رہاہے جس سے مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے، ہم دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف دھکیلنےکے مخالف ہیں۔ چینی مندوب نے مزید کہا کہ چین کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے، چین چاہتا ہے کہ مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قوانین کے مطابق ہو۔ چینی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران خودمختار ملک ہے، ایرانی عوام کو اپنے فیصلے کرنے میں آزادی ہونی چاہیے، ایران کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی برداری کو مددکرنی چاہیے۔ دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پرگفتگو بھی کی اور یقین ظاہر کیا کہ ایرانی حکومت اور عوام متحد رہیں گے اور مشکلات پر قابو پا لیں گے۔
نئی دہلی: کٹھ پتلی بھارتی عدالت نے
نئی دہلی کی کٹھ پتلی بھارتی عدالت نےحریت رہنما آسیہ اندرابی کو مجرم قرار دے دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے سربراہ دختران ملت آسیہ اندرابی کو سیاسی مقدمے میں مجرم قراردیا، ان کے علاوہ حریت رہنما فہمیدہ صوفی اورناہیدہ نسرین کوبھی مجرم قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جھوٹے مقدمے بدنام زمانہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی عدالت میں چلے جس میں حریت پسند کشمیری خواتین کو سزائیں17 جنوری کو سنائی جائیں گی۔ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہےکہ سیاسی مقدمے میں حریت رہنما آسیہ اندرابی کو اپریل 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور آسیہ اندرابی کے شوہرعاشق حسین 3 دہائیوں سے جھوٹے مقدمے میں بھارتی قید میں ہیں۔
سلامتی کونسل کا اجلاس
روسی مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے اجلاس کو سرکس قرار دے دیا۔ روسی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس سےزیادہ کچھ نہیں، یہ اجلاس بلانا شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس عالمی امن کے لیے بلایاجاناچاہیے تھا نہ کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے، بیرونی قوتیں ایران میں موجودہ حالات کو بڑھاوا دے رہی ہیں۔ روس مندوب نے مزید کہا کہ شہریوں اور املاک کا تحفظ ایرانی حکومت کی ترجیح ہے،امریکاکی جانب سے ایرانی عوام کو کہا گیا کہ وہ اداروں پرقبضہ کرلیں، یہ بیانات کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر اورحکومت کی حمایت میں وسیع پیمانےپرلوگ نکلے،امریکی کارروائی سے خطہ مزید بحران کاشکار ہوجائے گا۔ اس علاوہ روس کی جانب سے مسائل کے پرامن حل میں تعاون کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
2025 انسانی تاریخ کا تیسرا گرم
2025 انسانی تاریخ کا تیسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا ہے اور خام ایندھن سے خارج ہونے والی آلودگی کی اس بڑی وجہ ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2025 میں بھی عالمی سطح پر درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ اس عرصے میں فضائی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں اوسطاً 1.44 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا۔ اس سے قبل 2024 انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار پایا تھا جس کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح 2023 میں اوسط درجہ حرارت 1.48 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا تھا۔ خیال رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔ مگر ایسا اس وقت تصور کیا جائے گا جب ایک یا 2 سال کی بجائے پوری ایک دہائی کا درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.5 ڈگری زیادہ ہو۔ مگر ماہرین کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ پیرس معاہدے کا طے کردہ ہدف کا حصول اب ممکن نہیں رہا اور درجہ حرارت اس سے آگے نکل جائے گا، اب ہمارے پاس یہی انتخاب ہے کہ مستقبل کے لیے خود کو تیار کریں۔ 14 جنوری کو ایک تحقیق کے نتائج جاری کیے گئے جس میں سیٹلائیٹس، بحری جہازوں، طیاروں اور موسمیاتی اسٹیشنز کے 8 ڈیٹا سیٹس کا تجزیہ پیش کیا گیا تھا۔ ڈبلیو ایم او کے تجزیے میں شامل 6 ڈیٹا سیٹس میں 2025 کو تاریخ کا تیسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا جبکہ دیگر 2 میں سے دوسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا۔ سائنسدانوں کے مطابق بحرالکاہل میں ایل نینو موسمیاتی رجحان سے 2023 اور 2024 میں عالمی درجہ حرارت 0.10 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ مگر 2025 میں ایل نینو کمزور ہوگیا تھا مگر اس کے باوجود درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی دیکھنے میں نہیں آئی، جس سے مستقبل کی جھلک ملتی ہے۔ یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کے مطابق جنوری 2025 تاریخ کا گرم ترین جنوری تھا جبکہ مارچ، اپریل اور مئی دوسرے گرم ترین مہینے رہے۔ درحقیقت 2025 کا ہر مہینہ ماسوائے فروری اور دسمبر 2023 سے قبل کے برسوں کے مقابلے میں گرم ترین رہا۔ اس غیرفطری حرارت کی بڑی وجہ کاربن آلودگی کا اخراج ہے جس سے موسمیاتی شدت کو بدترین بنایا ہے۔ Copernicus کے مطابق بحر اوقیانوس اور بحر ہند کا درجہ حرارت 2025 میں 2024 کے مقابلے میں کم تھا مگر قطبین میں درجہ حرارت بڑھ گیا۔ 2025 انٹارکٹیکا کے لیے گرم ترین سال رہا جبکہ آرکٹک کے لیے دوسرا گرم ترین سال قرار پایا۔ 2025 کے دوران زمین کے 50 فیصد خشکی والے خطوں کو اوسط کے مقابلے میں زیادہ گرم دنوں کا سامنا ہوا اور اس دوران درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہا۔ سائنسدانوں کے مطابق دنیا کی ساڑھے 8 فیصد آبادی ایسے خطوں میں مقیم ہے جہاں گزشتہ سال سالانہ اوسط درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر رہا اور 2026 میں بھی یہ سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ایران میں بازیاب پاکستانی
ایران میں بازیاب پاکستانی خاتون نے تنہا وطن لوٹنے سے انکارکردیا، تاہم مبینہ طور پرسفری دستاویز کے بغیر ایران کا سفر کرنے کے سبب خاتون کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔ ایران میں بازیاب خاتون کا تحریری اور ویڈیو پیغام جیونیوز نے حاصل کرلیا ہے جس میں چارماہ کی حاملہ خاتون کا کہنا ہےکہ اس کی حالت ایسی نہیں کہ وہ تنہا سفر کرسکے۔ خاتون نے کہا کہ اس کی چھوٹی بیٹی بھی ساتھ ہے، اس لیے وہ شوہر کےساتھ جانا پسند کرے گی۔ ایرانی اہلکار نے جیونیوز کو بتایا کہ خاتون کوہرمزگان صوبے کے دارلحکومت بندرعباس میں واقع پولیس کیمپ منتقل کردیاگیا ہے۔ اہلکار کے مطابق خاتون تک پاکستانی سفارتخانےکومکمل رسائی دی گئی ہے،پاکستانی حکام جب چاہیں خاتون کو وطن بھجواسکتےہیں،تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود تاحال پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ اس سوال پر کہ خاتون پر مبینہ طور پر مظالم ڈھانے والے اس کے شوہر کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟ اہلکار نے کہا کہ خاتون نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے شوہر پر الزامات عائد کیے ہیں تو دوسرے ویڈیو پیغام میں اس کا کہنا ہےکہ وہ اُسی شوہر کےساتھ جانا چاہتی ہے۔ ایرانی اہلکار نے بتایا کہ باضابطہ کارروائی محض ویڈیو پیغام کی بنیاد پر نہیں کی جاسکتی، شوہر کے خلاف کارروائی کی باضابطہ درخواست جمع نہیں کرائی گئی۔ خاتون نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری سےاپیل کی تھی کہ اسے شوہر کےمظالم سے دو روز میں چھٹکارا نہ دلوایا گیا اور بازیاب نہ کرایاگیا تو وہ خودکشی کرلےگی۔ خاتون کی اپیل پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایرانی سفیررضا امیری مقدم اورایران میں وزارت خارجہ کے سینئر افسرسے معاملہ اٹھایا تھا جس کے بعد ایران میں پاکستانی سفارتخانے نے حکام سے رابطہ کیا تھا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا تھا کہ وہ خاتون کو وطن لانے کے سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ حیدرآباد کی رہائشی خاتون کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی بہن تقریباً دو سال پہلے اچانک لاپتا ہوگئی تھی اور اچانک ایرانی نمبر سے کال آنےپرانہیں علم ہوا تھا کہ وہ ایران میں ہے اور ڈھرکی سے تعلق رکھنے والے شخص نے اس سے زبردستی شادی کرلی ہے۔ خاتون کے بھائی نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بہن کے پاس موبائل فون نہیں اور نہ ہی وہ کیمپ میں کسی اہلکار سے رابطہ کرسکتےہیں۔ انکی مالی حیثیت بھی ایسی نہیں کہ وہ ایران جاسکیں۔ اسلیے سفارتخانہ انکی بہن کو واپس لانے میں مدد دے۔ ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے جیونیوز سے بات کرتےہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف خاتون کو واپس لانے کے لیے ٹیم بھیجی تھی بلکہ وطن واپسی تک اسکی رہائش کیلیے ہوٹل کے انتظامات بھی کرلیے تھے مگر خاتون نے تنہا وطن لوٹنے سے انکار کردیا۔ اہلکار کو دیے گئے تحریری نوٹ اور ویڈیو پیغام میں یہ واضح ہے کہ خاتون اسی شوہر کے پاس جانے کا کہہ رہی ہے جس پر اس نےسنگین الزامات عائد کیے تھے۔ تاہم اب خاتون کا اس کے شوہر کے پاس جانا فی الحال ممکن نہیں۔حکام کے مطابق پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر ایران میں داخلےکی اطلاعات سامنے آنے پر خاتون کا معاملہ مخصوص کمیٹی دیکھے گی اور فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔ ایرانی اہلکار کے مطابق کمیٹی کے فیصلے تک یا تو خاتون بند عباس پولیس کیمپ میں رہے گی یا پاکستانی حکام اسے جب چاہیں وطن واپس بھجوا سکتےہیں۔
ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی
ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کرنے کے بعد کھول دی۔ ایران نے عارضی طور پر اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردی تھی اور صرف بین الااقوامی پروازوں کو اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے کی ایڈوائزی جاری کی تھی۔ تاہم اب غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایران نے فضائی حدود 5 گھنٹے بند رکھنے کے بعد اب فضائی حدود کو کھول دیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب فضائی حدود کو بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔ دوسری جانب جرمن ائیرلائن نے اسرائیل کے لیے رات کی پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو 19 جنوری تک بند رہیں گی۔ علاوہ ازیں امریکا پہلے ہی اپنی کمرشل پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک چکا ہے۔
امریکی دھمکی سے ایران کے ساتھ
ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکی دھمکیوں سے ایران روس معاہدوں میں تبدیلی کا امکان خارج کردیا۔ ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات روس اور ایران کے مفادات کے مطابق ہیں، امریکی دھمکی سے ایران کے ساتھ معاہدوں میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے رویے سے امریکا ان قوانین کو نظر انداز کرتا ہے جن کو اس نے خود فروغ دیا، گلوبلائزیشن کا نام دیا ، امریکا اپنے اصولوں کی پاس داری نہیں کرتا ۔ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے امریکی ساتھی اعتبار کے قابل نہیں، امریکا جیسا طاقتور ملک غیر مہذب طریقے اختیار کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے امریکی مسابقتی پوزیشن مسلسل کم زور ہوتی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ حکم حتمی ہے اور اس اقدام کا اطلاق فوری طورپر ہوگا اور وہ تمام ممالک جو ایران کے ساتھ کاروبار کریں گے، انہیں امریکا کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔
امریکی ملکیت نہیں بننا چاہتے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے اورگرین لینڈ سے متعلق دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔ ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ڈنمارک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں، پینٹاگون کاکنٹریکٹر وینزویلا آپریشن سے متعلق خفیہ معلومات لیک کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب گرین لینڈ نے امریکی ملکیت بننے سے انکار کردیا ہے۔ گرین لینڈ اورڈنمارک کے وزرائے خارجہ نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کی۔ گرین لینڈ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ امریکا سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں مگر گرین لینڈ امریکی ملکیت نہیں بننا چاہتا۔
ٹرمپ7 برس کے بچے کی ذہانت سے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 سالہ بچے کو صدارتی میڈل سے نواز دیا۔ 7 سالہ بچے نے امریکی صدر کو دودھ کی پراسیسنگ سے متعلق عمل بتایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ بچے کی ذہانت سے اس قدر متاثر ہوئے کہ بچے کو صدارتی میڈل دے دیا۔ اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ یہ میڈل سیاستدان حاصل کرناچاہتے ہیں لیکن وہ اس بچے کو میڈل دے رہے ہیں۔
ایرانی عوام احتجاج جاری رکھیں
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عوام کو پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی عوام احتجاج جاری رکھیں۔ مدد پہنچنے والی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین احتجاج جاری رکھیں اور ملک کے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کے قتل اور تشدد میں ملوث افراد کے نام محفوظ رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ امریکی صدر نے اعلان کیا کہ جب تک مظاہرین کے بے مقصد قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ ایرانی حکام کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں حکومت مخالف پرتشدد احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر چکے ہیں۔ اور سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی مخالفت کرتے ہیں، چین دوسری جانب ایران کی حکومت نے ملک میں افراتفری کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا۔ جبکہ ایران کے سابق جلا وطن ولی عہد اور اسلامی جمہوریہ کے نمایاں مخالف رضا پہلوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران واپس آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اور قومی انقلاب کی فتح کے موقع پر ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں۔
ایران 12 روزہ جنگ کے بعد
تہران، ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیرحاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں ایران آج کہیں زیادہ مضبوط اور طاقتور پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2025 میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ ایرانی مسلح افواج کے لیے ایک منفرد اورغیرمعمولی تجربہ تھی، کیونکہ ایران واحد ملک ہے جس نے مغربی ٹیکنالوجی اورعالمی حمایت سے لیس اسرائیل کے خلاف براہِ راست اور وسیع پیمانے پرمحاذ آرائی کی۔ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امیرحاتمی نے کہا کہ جنگ کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران دفاعی اور عسکری تیاریوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ امریکا نے اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا جس کے نتیجے میں ایران اب اسرائیل اورامریکا کی جانب سے لاحق کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج نے اس جنگ سے قیمتی اسباق سیکھے ہیں جو مستقبل میں ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
مظاہرین کو پھانسی دینےکی صورت میں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو پھانسی دینے کی صورت میں ایران کو سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران کہا کہ انہیں پھانسیوں کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی لیکن انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر ایران میں گرفتار مظاہرین کو پھانسی دی جاتی ہے تو امریکا بہت سخت کارروائی کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایران میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ ایسا ہی جاری ہے لیکن جب ہزاروں لوگوں کو قتل کیا جائے اور پھانسی کی بات ہو تو پھر ان سب کا نتیجہ ایران کے لیے بالکل اچھا نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے ایران میں حکومت کے خلاف پُرتشدد مظاہرے کرنے والوں کو بغاوت پر اُکساتے ہوئے کہاکہ ایرانی اداروں کا کنٹرول سنبھال لیں، امریکی مدد جلد پہنچنے والی ہے۔ امریکی صدر نے اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو ایران سے نکلنے کی بھی ہدایت کی۔
ایلون مسک نے ایران میں اسٹار لنک
ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹار لنک انٹرنیٹ فراہم کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اب ایران میں صارفین کو اسٹار لنک سیٹلائٹ سروس کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کر رہی ہے کیونکہ ایران میں کئی روز سے انٹرنیٹ بند ہے اور ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم کرنا بھی مشکل ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران میں پہلے سے غیر فعال اسٹار لنک اکاؤنٹس اب فعال ہو گئے ہیں اور ان کے سبسکرپشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے کئی مقامات پر جیمزر لگائے گئے ہیں تاکہ مفت انٹرنیٹ فراہمی کو روکا جاسکے تاہم بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس کی جانب سے انٹرنیٹ سروس مفت فراہمی کا اعلان صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطے کے بعد سامنے آیا، ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایران میں اسٹار لنک سروس کی فراہمی پر بات چیت ہوئی تھی۔
امریکا فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے امریکا فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کر رہا ہے۔ امیر سعیدایروانی نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ ٹرمپ سیاسی عدم استحکام اور تشدد کو بھڑکا رہے ہیں، وہ ایران کی خودمختاری، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دارہیں، امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں سے بےگناہ شہری جاں بحق ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہاکہ امریکا فوجی مداخلت کا بہانہ تلاش کر رہا ہے، امریکا کی پالیسی کا مقصد نظام تبدیل کرنا ہے، پابندیاں، دھمکیاں اور انتشار بہانہ بنانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، امریکا کا یہ منصوبہ دوبارہ ناکام ہو گا۔ دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جرمن چانسلر کے بیان پر کہا کہ برلن انسانی حقوق کے لیکچر کے لیے سب سے بدترین مقام ہے، جرمن چانسلر وینزویلا کے صدر کے اغوا پر مسلسل خاموش رہے، غزہ میں 70 ہزار شہادتوں پر خاموش رہنے والے جرمنی کو شرم آنی چاہیے۔
روس: ماسکو میں رواں ماہ 146سالہ ریکارڈ
روس کے دارالحکومت میں برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان دنوں ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں کئی فٹ برفباری ریکارڈ کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماسکو میں رواں ماہ 146سالہ ریکارڈ کی پانچویں سخت برف باری ہوئی اور ویک اینڈ پر ایک ملین کیوبک میٹرز برف صاف کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے نظام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو دیگر معمولات زندگی میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ماسکو میں آج درجہ حرارت منفی9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ مزید برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایران میں کرنسی گراوٹ، مہنگائی
برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایران میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ ، مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکے آثارنہیں۔ برطانوی میڈیا نے ایران میں پچھلے ہفتے جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات میں ملوث فسادیوں اور نقصانات کی نئی ویڈیو جاری کی ہیں۔ برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری میڈیا کے کلپس نشر کیے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ بندش کےسبب یہ ویڈیوز پہلے سامنے نہیں آسکی تھیں جب کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کو فسادات میں ملوث قرار دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ ایران میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ ، مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود حکومت گرنےکے آثارنہیں، ایران کی اعلیٰ ترین سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں بھی دراڑوں کے کوئی آثار نہیں۔
ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان
پشاور: ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا ایف آئی اے میں کوئی مالی یاسائبرکرائم ریکارڈ نہیں ملا۔ ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر وردہ قتل کیس کے ملزمان کا منی لانڈرنگ یا مالی جرائم کا کوئی ریکارڈ نہیں، ملزمان کے خلاف کوئی ایف آئی آر یا انکوائری زیر التوا نہیں اور نہ ہی ملزمان سے متعلق کوئی خفیہ یا انٹیلی جنس معلومات دستیاب ہے۔ خط کے مطابق سفری ریکارڈ، واچ یا اسٹاپ لسٹ کیلئے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے رجوع کیا جائے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کو خط لکھا تھا جس میں پولیس نےنامزد ملزمان عبدالوحید، ندیم اور ردا جدون کی مالی تفصیلات طلب کی تھیں۔ پولیس نے ایف آئی اے سے ممکنہ مشکوک مالی لین دین، سفری تفصیلات اور واچ لسٹ اسٹیٹس مانگا تھا۔
قطر میں بھارتی نیوی افسر کی
دوحہ: قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری پر مودی حکومت کو عالمی رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مودی حکومت کو مبینہ بدعنوانی کو خفیہ رکھنے میں ناکامی پر عالمی اور تاریخی رسوائی کا سامنا ہے۔ جبکہ قطر میں ایک سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری نے بھارت میں ہلچل مچا دی۔ اس پیشرفت کے بعد مودی حکومت کی سفارتی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ نے سابق نیوی افسر پورنیندو تیواری کی قطر میں گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ اس سے قبل بھی قطر میں جاسوسی کے الزامات کے تحت 8 سابق بھارتی نیوی افسران کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بھی گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ کہا کہ اکتوبر 2023 میں قطری عدالت نے ان نیوی افسران کو سزائے موت سنائی تھی۔ جس کے بعد بھارت میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ کے مطابق مودی حکومت بھرپور سفارتی کوششوں کے باوجود ان افسران کو وطن واپس لانے میں ناکام رہی۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ یہ کیس بھارتی فوج کی عالمی سطح پر بدنامی اور ہزیمت کا باعث بنا۔ جبکہ مودی حکومت اس حساس معاملے کو مؤثر سفارتی حکمت عملی کے تحت عالمی سطح پر سنبھالنے میں ناکام رہی۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی عسکری تربیت غیر پیشہ ورانہ بنیادوں پر کی گئی ہے۔ اور ادارے کے اندر موجود بدعنوانی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جو فوج کے پیشہ ورانہ دعووں اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام، گرفتار کبوتر سے تفتیش شروع انہوں نے کہا کہ داخلی کرپشن بھارتی فوج کی مجموعی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتی ہے۔
یورپی یونین کا ایران پر اضافی
تہران: یورپی یونین نے ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے معاملے پر ایران پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان انور العنونی کا کہنا ہے کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف حکومت کے پُرتشدد اقدامات پر نئی اور مزید سخت پابندیاں تجویز کرنے کے لیے یورپی یونین تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اور مظاہرین کے خلاف تشدد کو ناقابل قبول سمجھتی ہے۔ جس کے باعث مزید پابندیوں کا امکان ہے۔ دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں حکومت کے حق میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئیں۔ ہزاروں شہری تہران کے مرکزی انقلاب چوک پر جمع ہوئے اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ حکومت کے حامی مظاہرین نے غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح فسادات کی مخالفت کی۔ اور سیکیورٹی فورسز کی مستقل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: قطر میں بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری، مودی حکومت کو عالمی رسوائی کا سامنا ایرانی حکومت کا مؤقف ہے کہ ملک میں ہونے والے فسادات بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہیں۔ جبکہ یورپی یونین سمیت مغربی ممالک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
لاس اینجلس میں فلاحی کنسرٹ
لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے تیسرے فلاحی آرٹسٹس فار ایڈ کنسرٹ میں فلسطین چلڈرنز ریلیف فنڈ (PCRF) اور سوڈانی امریکن فزیشن ایسوسی ایشن کے لیے 5.4 ملین ڈالر جمع کیے گئے۔ کنسرٹ کا انعقاد کینیڈین سوڈانی فنکار مصطفیٰ دی پوئٹ نے کیا جبکہ سپر ماڈل بیلا حدید اور اداکار پیڈرو پاسکال نے میزبانی کی۔ اس فنکارانہ پروگرام کا مقصد جنگ زدہ فلسطینی علاقوں اور سوڈان میں بچوں کے لیے فوری طبی امداد اور ریلیف فراہم کرنا اور موسیقی کے ذریعے عالمی یکجہتی کا پیغام دینا تھا۔ مصطفیٰ نے کہا کہ ایک فنکار کی طاقت موسیقی کے علم سے نہیں بلکہ ہمدردی کے پھیلاؤ سے آتی ہے۔ شادی اور طلاق سے متعلق پیشگوئی، ہانیہ عامر کا طنزیہ جواب وائرل بیلا حدید نے خطاب میں کہا کہ کنسرٹ کے پیچھے بنیادی مقصد فلسطینی اور سوڈانی عوام کی حمایت ہے، جو جنگ، بے دخلی، بھوک اور تشدد سے متاثر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ آواز بلند کرنا اور بچوں کی بات سننا دنیا میں سب سے اہم کام ہے۔ فلاحی کنسرٹ میں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے پرفارم کیا، جن میں الیکس G، کلائرُو، شون مینڈیز، رےن لیناے، ریکس اورنج کاؤنٹی، عمر اپولو، اور دیگر شامل تھے۔ شو کے دوران چاپل روآن نے حیران کن طور پر اسٹیج پر نمودار ہو کر سامعین کو محظوظ کیا۔ فلسطینی اور سوڈانی امریکی شاعروں نور ہندی اور صافیہ الحلو نے موجودہ بحرانوں پر خصوصی پرفارمنس دی۔ فلسطین چلڈرنز ریلیف فنڈ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ کنسرٹ میں شامل ہونا اعزاز کی بات تھی، خاص طور پر غزہ سے علاج کے لیے نکالے گئے بچوں ضیا اور ایہام کو دیکھ کر دل کو سکون ملا۔ امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی قرآنی تلاوت نے دنیا کو حیران کر دیا یہ کنسرٹ نہ صرف فلسطین کے لیے فنڈ جمع کرنے کی کوششوں میں شامل تھا بلکہ سوڈان کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈ ریزنگ کا پہلا موقع بھی سمجھا گیا۔
صدر ٹرمپ ایران کیخلاف فوجی طاقت کے
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے معاملے پر ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے۔ فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ سفارتکاری کو اولین ترجیح دیتے رہے ہیں، تاہم اگر وہ ضروری سمجھیں تو فوجی طاقت کے استعمال سے نہیں ہچکچائیں گے اور اس حقیقت سے ایرانی حکومت بخوبی آگاہ ہے۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ آئندہ کیا قدم اٹھائیں گے، اس کا علم صرف انہیں ہی ہے۔ کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایرانی حکومت کے عوامی اور نجی سطح پر دیے جانے والے پیغامات میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت عوامی طور پر کچھ اور مؤقف اختیار کرتی ہے جبکہ نجی طور پر امریکا کو مختلف پیغامات بھیج رہی ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس ترجمان نے ان نجی بات چیت کی نوعیت کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
حماس نے غزہ کا انتظام
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کا انتظام آزاد فلسطینی ادارےکے حوالے کرنےکی ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان حماس حازم قاسم نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ صدرٹرمپ کی جانب سے غزہ امن کونسل بنانےکےبیان کے بعدکیا گیا۔ خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق حماس ترجمان نے غزہ کی پٹی کے تمام اداروں کو ایک آزاد فلسطینی ٹیکنوکریٹک باڈی کو مکمل اختیارات کی منتقلی کی ہدایات جاری کر دیں اور واضح کیا کہ غزہ کے اداروں سے دستبردار ہونےکافیصلہ واضح اور حتمی ہے۔ حازم قاسم نے مزید کہا کہ اختیارات کی منتقلی کی ہدایات کا مقصد یہ ہے کہ ٹیکنوکریٹک اتھارٹی اپنے فرائض مؤثر طریقے سے انجام دے سکے۔ ترجمان کے مطابق یہ قدم اس منصوبے پر عملدرآمد کا بھی حصہ ہے جس کے تحت غزہ میں جنگ بندی عمل میں آئی، اور جس پر شرم الشیخ میں دستخط کیے گئے تھے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ فلسطینی دھڑوں نے اس سے قبل غزہ کا انتظام عارضی فلسطینی کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کیا تھا، جو آزاد شخصیات اور مقامی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔ یہ اتفاق 24 اکتوبر کو قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران ہوا تھا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدارباسم نعیم نے کہا تھا کہ حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد دستبردارہونےکو تیار ہے۔
ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنیوالے ممالک
امریکا نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ حکم حتمی ہے اور اس اقدام کا اطلاق فوری طورپر ہوگا اور وہ تمام ممالک جو ایران کے ساتھ کاروبار کریں گے، انہیں امریکا کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔
ٹرمپ انتظامیہ کا سخت اقدام
امریکا نے 8 ہزار طلبہ سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ کردیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےدور صدارت کے پہلے سال ایک لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کیے گئے ہیں، ان ویزوں میں کاروبار اور سیاحت کے لیے آنے والے وہ افراد شامل تھے جو مدت مکمل ہونے کے باوجود امریکا میں مقیم تھے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق جن افراد کے ویزہ منسوخ ہوئے ان میں 8 ہزار طلبہ اور روزگار کے لیے آنے والے 2 ہزار 500 افراد بھی شامل ہیں اور ان میں بیشتر افراد وہ ہیں جن کے خلاف مجرمانہ ریکارڈ یا قانونی خلاف ورزیوں کے شواہد موجود ہیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق شراب نوشی کے دوران گاڑی چلانے، تشدد ، چوری، بچوں سے بدسلوکی، منشیات کی تقسیم اور مالی بدعنوانی کی بنیاد پر بھی ویزے منسوخ کیے گئے ہیں۔ محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے ملک بدری اور ویزا منسوخی کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نے 55 ملین افراد کے ویزوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
انڈیا کا آٹھ ماہ میں دوسرا پی ایس ایل وی خلائی مشن ناکام
انڈیا کے خلائی ادارے اسرو (آئی ایس آر او) کے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) کو لانچ کے دوران تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث یہ مشن تیسرے مرحلے میں ناکام ہو گیا ہے۔ فرسٹ پوسٹ کے مطابق پیر کو یہ راکٹ سری ہری کوٹا کے ’ستیش دھون سپیس سینٹر‘ سے لانچ کیا گیا تھا۔ یہ لگاتار دوسرا ایسا موقع ہے جب پی ایس ایل وی راکٹ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس سے قبل مئی میں بھی ’اسرو‘ کا ایک ’پی ایس ایل وی‘ مشن مکمل نہیں ہو سکا تھا۔
کیوبا معاہدہ کر لے اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کیوبا کو دھمکی دی کہ وہ امریکہ دیر ہونے سے پہلے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرے ورنہ نتائج کا سامنا کرے گا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کے بیان پر کیوبا کے صدر نے سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ اس ملک کو ’کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ اسے کیا کرنا ہے۔ فلوریڈا کے قریب واقع یہ جزیرہ نما ملک کئی دہائیوں سے امریکہ کا مخالف اور وینزویلا کا اتحادی رہا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے اپنی دھمکی آمیز زبان میں خاصی شدت پیدا کر دی ہے خصوصاً وینزویلا کے بائیں بازو کے رہنما نکولس مادورو کو ’اغوا‘ کرکے اقتدار سے ہٹانے کے بعد۔
لائن آف کنٹرول پر پاکستان سے ڈرون دراندازی کی متعدد کوششیں
انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین فوج کے اتوار کو شام جموں و کشمیر کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی۔ این ڈی ٹی وی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ لائن آف کنٹرول پر اس کے علاوہ مزید کئی ڈرون بھی دیکھے گئے۔ رات کو آسمان کو روشن کرتے ہوئے ٹریسر گولیوں کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں نظر نہ آنے والی گولیوں کی بوچھاڑ دکھائی دی۔ رپورٹ کے مطابق یہ مناظر گزشتہ سال کے آپریشن سندور کے دوران دیکھے گئے مناظر سے مشابہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج اس بات کی جانچ کے لیے علاقے کی تلاشی لے رہی ہے کہ آیا ان ڈرونز کے ذریعے اسلحہ یا منشیات گرائی گئی ہیں یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق کل ایک ڈرون، جو پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی جانب سے آیا تھا، نے سانبہ سیکٹر میں اسلحے کی ایک کھیپ گرائی تھی۔ فوج کے مطابق مشین گنز کے ذریعے ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک اور ڈرون راجوری ضلع میں شام 6 بج کر 35 منٹ پر دیکھا گیا۔ حکام کے مطابق ٹمٹماتی روشنی والی یہ فضائی شے کالاکوٹ کے دھرمسال گاؤں کی جانب سے آئی اور بھرک کی سمت بڑھ گئی۔
بھاری امریکی ٹیرف اور تجاری معاہدے میں تاخیر
انڈیا امریکہ کے بھاری ٹیرف کے اثرات کم کرنے اور اپنے برآمد کنندگان کے لیے نئی منڈیاں کھولنے کے مقصد سے جارحانہ انداز میں تجارتی معاہدوں کی تلاش میں ہے، کیونکہ واشنگٹن کے ساتھ کسی سمجھوتے تک پہنچنے کی کوششیں تاحال ناکام رہی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گذشتہ برس اگست میں واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات اس وقت شدید تناؤ کا شکار ہو گئے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کر دیے۔ اس اقدام سے روزگار کے مواقع کو خطرہ لاحق ہوا اور انڈیا کے ایک بڑی مینوفیکچرنگ اور برآمدی طاقت بننے کے عزائم کو دھچکا پہنچا۔ ماہرین کے مطابق اسی دباؤ نے نئی دہلی کو اپنی سب سے بڑی منڈی سے آگے تیزی سے تنوع کی حکمتِ عملی اپنانے پر مجبور کیا ہے۔
ایک ہی سال میں دو بار رمضان
ماہرین فلکیات کے مطابق سن 2030 میں مسلمانوں کو ایک نادر موقع ملے گا جب رمضان المبارک ایک ہی سال میں دو مرتبہ آئے گا۔ اس کی وجہ اسلامی قمری کیلنڈر اور عیسوی شمسی کیلنڈر کے فرق میں پنہاں ہے۔ اسلامی کیلنڈر چاند کی گردش کے مطابق ہوتا ہے اور اس کا سال تقریباً 354 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے، جو عیسوی سال سے 10 سے 11 دن کم ہے۔ اسی لیے رمضان ہر سال تقریبا 10 سے 11 دن پہلے آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سن 2030 میں رمضان المبارک پہلی بار 5 جنوری (اسلامی سال 1451 ہجری) کو شروع ہوگا، جبکہ دوسری بار 26 دسمبر (اسلامی سال 1452 ہجری) کو شروع ہوگا۔ اس طرح مسلمان ایک ہی عیسوی سال میں دو مرتبہ روزے رکھیں گے، جنوری میں 30 اور دسمبر میں 6 روزے ہوں گے، جس سے مجموعی طور پر 36 روزے اس سال ادا کیے جائیں گے۔ یہ نایاب موقع تقریباً ہر 33 سال بعد آتا ہے، کیونکہ قمری اور شمسی کیلنڈر کے فرق کی وجہ سے اسلامی مہینے مختلف موسموں سے گزرتے ہیں۔ اس سے قبل یہ موقع 1997 میں آیا تھا، اور اگلا موقع 2063 میں ہوگا۔ رمضان پیکج کی فراہمی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ہوگی، وزیراعظم رمضان المبارک میں فجر سے غروب آفتاب تک روزہ رکھنا فرض ہے، جو عبادت، صبر اور روحانی پاکیزگی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ روزے کا دورانیہ موسم کے مطابق مختلف ہوتا ہے، سردیوں میں کم اور گرمیوں میں کہیں کہیں 17 گھنٹے سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔ اگرچہ رمضان کی ابتدا کا تعین فلکیاتی حساب سے ممکن ہے، مگر بیشتر اسلامی ممالک چاند دیکھنے کی روایت پر عمل کرتے ہیں۔ سعودی عرب سمیت کئی ممالک انسانی رویتِ ہلال کو مقدم رکھتے ہیں، جبکہ بعض ممالک سائنسی طریقوں کو بھی استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2030 میں رمضان کے دو بار آنے کا یہ منفرد موقع مسلمانوں کے لیے ایک یادگار روحانی تجربہ ہوگا، جو عبادت اور صبر کی نئی راہیں کھولے گا۔
ملالہ یوسفزئی کا غزہ، سوڈان، کانگو میں
نوبیل امن انعام یافتہ پاکستانی تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی نے غزہ، سوڈان اور جمہوریہ کانگو میں لڑکیوں کی تعلیم اور ہنگامی امداد کے لیے 3 تین لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملالہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا کہ یہ امداد تین مقامی تنظیموں کو فراہم کی جائے گی جو متاثرہ علاقوں میں لڑکیوں اور خواتین کو تعلیمی سہولیات، حفاظتی اقدامات اور بنیادی انسانی خدمات مہیا کرتی ہیں۔ حارث وحید نے عمرہ کے دوران پیش آنے والا معجزاتی واقعہ شیئر کر دیا ملالہ یوسفزئی بتایا کہ غزہ میں تاون ویلفیئر ایسوسی ایشن کو امداد دی جائے گی، جو بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول اور ذہنی صحت کی معاونت فراہم کرتی ہے۔ سوڈان میں یہ امداد میچوئل ایڈ سوڈان کوالییشن کو دی جائے گی، جو مسلح تنازعات سے متاثر خواتین اور بچوں کو خوراک، طبی امداد اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ جمہوریہ کانگو میں پانزی ہسپتال اور فاؤنڈیشن کو مالی تعاون دیا جائے گا، جو خواتین کو حمل و ولادت کے دوران خصوصی نگہداشت اور جنسی تشدد سے متاثر افراد کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے۔
بچوں کے لیے استعمال ہونے والے آلمونٹ-
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ڈرگس کنٹرول انتظامیہ نے بچوں کے لیے استعمال ہونے والے آلمونٹ-کِڈ سیرپ پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ سیرپ میں خطرناک کیمیکل ایتھیلین گلائکول کی موجودگی کے باعث اسے انسانی صحت، خصوصاً بچوں کے لیے زہریلا قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں قائم سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (CDSCO) کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی، جس کے بعد تلنگانہ ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انتباہی نوٹس جاری کیا۔ محکمہ صحت نے ہدایت دی ہے کہ اگر آلمونٹ-کِڈ سیرپ کسی کے پاس موجود ہو تو اس کا استعمال اور فروخت فوراً بند کر دی جائے۔ چونکہ یہ دوا بچوں کے لیے استعمال ہوتی ہے، اس لیے والدین، دواسازوں اور طبی اداروں کو خصوصی احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے۔ بھارت: کھانسی کا شربت پینے سے کئی بچے ہلاک حکام نے مزید واضح کیا ہے کہ اس سیرپ کے موجود ہونے کی صورت میں فوری طور پر اس کا استعمال روک کر قریبی ڈرگس کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی جائے۔ ریاست بھر کے ڈرگس انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ متعلقہ بیچ کا تمام دستیاب اسٹاک فوری طور پر ضبط کیا جائے اور ریٹیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، تاجروں اور اسپتالوں کو کسی بھی صورت اس کی فروخت یا تقسیم سے روکا جائے۔ محکمہ صحت نے نفاذی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور عوامی صحت کو درپیش ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
امیگریشن اہلکار کی مظاہرین پر فائرنگ
امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منی ایپلس میں امیگریشن اہلکار کی فائرنگ سے ایک سرگرم کارکن کی ہلاکت نے امریکا بھر میں احتجاج کی راہ ہموار کر دی ہے۔ شہری آزادیوں اور مہاجرین کے حقوق کی تنظیموں نے ہفتے کے روز ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے، جن میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ رائٹرز کے مطابق بدھ کے روز ایک آئی سی ای اہلکار نے 37 سالہ رینی گُڈ کو، جو تین بچوں کی ماں تھیں، رہائشی علاقے میں گاڑی چلاتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منی ایپلس میں تقریباً دو ہزار وفاقی اہلکار تعینات کیے گئے، جسے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا۔ کسی عالمی قانون کو نہیں مانتا ، ہر ملک میں فوجی کارروائی کیلئے آزاد ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ ریاست کے ڈیموکریٹک گورنر ٹم والز نے اس تعیناتی کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے ’’ریئلٹی ٹی وی طرز کی حکمرانی‘‘ کہا۔ اہل خانہ اور مقامی کارکنوں کے مطابق رینی گُڈ اُن رضاکار گروپس کا حصہ تھیں جو آئی سی ای کی سرگرمیوں کی نگرانی اور ریکارڈنگ کرتے ہیں۔ دوسری جانب ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کا دعویٰ ہے کہ رینی گُڈ اہلکاروں کو روکنے اور تعاقب میں مصروف تھیں اور انہوں نے اپنی گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی، جس پر اہلکار نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ تاہم منی ایپلس کے میئر جیکب فرے نے کہا کہ عینی شاہدین کی ویڈیو وفاقی حکومت کے مؤقف کی تردید کرتی ہے۔ متضاد بیانات کے بعد مینیسوٹا اور ہینپِن کاؤنٹی کے حکام نے واقعے کی علیحدہ فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہیں، جو ایف بی آئی کی وفاقی تحقیقات کے علاوہ ہوں گی۔ اس پیش رفت پر وفاقی اور ریاستی حکومت کے درمیان کشیدگی بھی بڑھ گئی ہے۔ امریکا نے وینزویلا کے تیل پر قبضہ نہ کیا ہوتا تو روس اور چین کر لیتے، ٹرمپ واقعہ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے مقام کے قریب پیش آیا، جس نے 2020 میں امریکا بھر میں نسلی انصاف کی تحریک کو جنم دیا تھا۔ تازہ واقعے کے بعد منی ایپلس، پورٹ لینڈ اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں، جبکہ مزید مظاہرے ہفتے اور اتوار کو متوقع ہیں۔
بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے
پنجاب حکومت نے بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ پروگرام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت ویزا فیس، میڈیکل ٹیسٹ اور ہوائی ٹکٹ سمیت دیگر ابتدائی اخراجات کے لیے بغیر سود مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اسکیم کے تحت 100,000 ایسے اہل امیدواروں کو سہولت دی جائے گی جن کے پاس پہلے سے تصدیق شدہ غیر ملکی ملازمت کی پیشکش موجود ہو۔ پروگرام کا مقصد مالی رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے ہنر مند نوجوانوں کو بین الاقوامی روزگار کے مواقع تک رسائی دینا ہے۔ واٹس ایپ صارفین خبردار: مشکوک پیغامات سے بینکنگ ڈیٹا چوری اسکیم کے لیے اہل ہونے کے لیے درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال ہونا ضروری ہے، اس کی مستقل رہائش پنجاب کی ہونی لازمی ہے اور کسی مجاز بیرونِ ملک آجر کی جانب سے جاری کردہ درست ملازمت کی پیشکش درکار ہو گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ درخواستوں کا عمل شفاف اور منظم ہو گا تاکہ اہل امیدوار آسانی سے پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔ پاکستان میں بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو عموماً بھاری ابتدائی اخراجات کے باعث مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ پرواز کارڈ پروگرام ان مسائل کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانا اور ترسیلاتِ زر میں اضافہ کرنا ہے۔ حکام کے مطابق پروگرام کی باضابطہ درخواست سے متعلق تفصیلات جلد پنجاب حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔ تاہم ممکنہ درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج ذیل دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں: . تصدیق شدہ بیرونِ ملک ملازمت کی پیشکش . پنجاب میں رہائش کا ثبوت . شناختی دستاویزات اور عمر کی تصدیق پاکستان میں 5G، بڑی پیشرفت سامنے آ گئی سرکاری ترجمان نے کہا کہ پرواز کارڈ پروگرام نوجوانوں کو مالی تحفظ فراہم کر کے انہیں اعتماد کے ساتھ بیرونِ ملک روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔
امریکا مداخلت کرے گا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ امریکا نے ایران کی صورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے اور اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ براسلوک کیا، ایرانی حکومت کو آج اپنے عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کی صورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے اور اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، اس کا مطلب ایران میں فوج اتارنانہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت مصیبت میں ہے،مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پرلوگ قابض ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاک بھارت جنگ میں8 طیارے گرائے گئے، پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ صدرٹرمپ نے10 ملین جانیں بچائیں۔
ایرانی سکیورٹی فورسز مظاہرین پر تشدد
فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایران میں جاری کشیدہ صورت حال پر فرانسیسی صدر، برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر نے مشترکہ بیان جاری کردیا۔ مشترکہ بیان میں کہاگیاکہ ایرانی سکیورٹی فورسز کے تشدد پر تشویش ہے، بیان میں ایرانی سکیورٹی فورسز پر زور دیاگیا وہ تشدد سے باز رہیں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی حکام پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی آبادی کا تحفظ کریں اور آزادیٔ اظہار اور پُرامن اجتماع کی اجازت دیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر اپنے حقوق استعمال کرنے کا موقع مل سکے۔ گزشتہ روز امریکی صدر نے بھی ایک انٹر ویو کے دوران متنبہ کیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ایران کو بھرپور اور بہت سخت جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ ایران میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں ، انسانی حقوق کے غیر ملکی اداروں کا کہنا ہے کہ احتجاج 100 سے زائد شہروں میں پھیل چکا ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک ہلاک افراد کی تعداد 47 ہوگئی ہوچکی ہےجن میں کئی سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ تقریباً 2500 افراد گرفتار ہیں۔
ایران میں مداخلت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو قتل کرنے کی صورت میں ایک بار پھر ایران کو خبردار کردیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، امریکی صدر نے ساتھ ہی واضح کردیا کہ جواب دینے اور مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ بولے ایران اس وقت مصیبت میں ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ براسلوک کیا، ایرانی حکومت کو آج اپنی عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے متنبہ کیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ایران کو بھرپور اور بہت سخت جواب دیں گے۔
امریکا اسرائیل کیساتھ ملکر اشتعال
ایرانی سفیر برائے اقوامِ متحدہ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران میں اشتعال اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ ایرانی سفیر برائے اقوامِ متحدہ امیر سعید ایروانی نے ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے امریکی اقدامات مسترد کردیا۔ انہوں نے اس حوالے سے اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا جس میں امریکی اقدامات کو اقوامِ متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر اشتعال اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ امریکی اقدامات غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ ہیں اور امریکا کی پالیسیاں عالمی امن اور بین الاقوامی قوانین کے لیے خطرہ ہیں۔
امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پر روس اور چین کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اس علاقے پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال گرین لینڈ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور جاری ہے اور گرین لینڈ کے لیے رقم پر ابھی بات نہیں ہو رہی، اس علاقے کے مالی معاملات پر فیصلہ بعد میں ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ڈنمارک پر ڈیل کرنا چاہیں گے، ہم گرین لینڈ نہیں لیں گے تو آپ کا اگلا پڑوسی روس یا چین ہوگا اور ہم ان دونوں ممالک کو اپنا پڑوسی نہیں بناسکتے، امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین اس پر قبضہ نہ کرسکیں۔ چین اور روس ہم سے وینزویلا کا تیل خرید سکتے ہیں : امریکی صدر امریکی صدر نے وینزویلا پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وینزویلا اور امریکا کے پاس دنیا کا 55 فیصد تیل ہے اور روس اور چین وہ تمام تیل خرید سکتے ہیں جو وہ امریکا یا وینزویلا سے چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر اچھے انسان ہیں لیکن انہوں نے مایوس کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں 100 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں، وینزویلا کی تیل صنعت کو کس طرح دوبارہ تعمیرکیاجائےگا اس پربات ہوگی۔ انہوں نے گفتگو کے دوران بتایا کہ وینزویلا کی طرف سے کل ہمیں 30 ملین بیرل تیل دیاگیاتھا، وینزویلا میں کونسی تیل کمپنیاں جائیں گی اس کا فیصلہ کریں گے، تیل کمپنیاں امریکا سے براہ راست ڈیل کریں گی، وینزویلاسے نہیں۔ امریکی صدر نے اعلان کیا کہ فوری طور پر وینزویلا کے 5 کروڑ بیرل تیل کی ریفائننگ اور فروخت کا کام شروع کیا جائے گا، وینزویلا میں سرمایہ کاری کرنے والی تیل کمپنیوں کو حفاظتی ضمانتیں دی جائیں گی۔ پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں: امریکی صدر امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے اور اس جنگ میں 8 طیارے گرنے کا ذکر کردیا۔ صدر ٹرمپ نےکہاکہ انہوں نے پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں اور پاکستانی وزیراعظم نے بھی کہا کہ میں نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں۔ اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا: امریکی صدر ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، ساتھ ہی واضح کیا کہ جواب دینے اور مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے متنبہ کیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ایران کو بھرپور اور بہت سخت جواب دیں گے۔
نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنس کر 6 وہیل مچھلیاں ہلاک
نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنس کر 6 وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے ایک دور دراز ساحل پر بڑے پیمانے پر وہیل مچھلیاں پھنس گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 55 کے قریب پائلٹ وہیل مچھلیاں ساحل کنارے پھنسی تھیں جن میں زیادہ تر واپس سمندر میں جانے میں کامیاب ہوئیں تاہم بدقسمتی سے 15 مچھلیاں بری طرح پھنس گئیں۔
گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا
گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق57 ہزار آبادی کو براہ راست 10 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک ادائیگی پر غور کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ خبرایجنسی نے امریکی صدر کے معاونین اور حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ مقصد گرین لینڈ کے باشندوں کو ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنے اور امریکا میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنا ہے۔
عابدہ پروین کی وفات کی خبریں جھوٹی
معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹی اور بےبنیاد ہیں۔ عابدہ پروین کی بیٹی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔ عابدہ پروین کی بیٹی نے صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈری گلوکارہ کے انتقال کی خبریں سراسر غلط ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا جس کا نام بھی عابدہ پروین تھا، جس کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی، یہ خبریں مکمل طور پر جھوٹی ہیں، میری والدہ کی وفات سے متعلق غلط اطلاعات پھیلا کر مداحوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے
ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4لاکھ 69 ہزار562 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2915 روپے اضافے سے 4لاکھ 2 ہزار 573 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے سے 4472 ڈالر فی اونس ہے۔
گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا
گرین لینڈ کی خریداری کا ممکنہ امریکی منصوبہ سامنے آگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق57 ہزار آبادی کو براہ راست 10 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک ادائیگی پر غور کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ خبرایجنسی نے امریکی صدر کے معاونین اور حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ مقصد گرین لینڈ کے باشندوں کو ڈنمارک سے علیحدگی پر آمادہ کرنے اور امریکا میں شامل ہونے کے لیے قائل کرنا ہے۔
سائنسدانوں نےگرین لینڈکی برف تیزی سے پگھلنے پر دنیا بھر کے ساحلی علاقوں کو خبردار کردیا
سائنسدانوں نےگرین لینڈ کی برف کی چادریں تیزی سے پگھلنے پر دنیا بھر کے ساحلی علاقوں کو خبردار کردیا۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق گرین لینڈ کی برف کی تہہ کے بڑے حصے ماضی میں مکمل طور پر پگھل چکے ہیں اور یہ عمل دوبارہ ہوسکتا ہےکیونکہ کرہ ارض کے گرم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ گرین لینڈ آئس شیٹ پر ایک اونچے مقام پر کھدائی کی گئی جہاں سے حاصل کیے جانے والے نمونوں سے معلوم ہوا کہ برف پچھلے 10ہزار سالوں میں غائب ہوگئی ہے۔
امریکی ریاست یوٹاہ میں چرچ کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 6 زخمی
امریکی ریاست یوٹاہ کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی میں چرچ کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی شام کو چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس چیپل میں پیش آیا جہاں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چرچ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
ٹرمپ کا اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کی درجنوں تنظیموں سے نکلنے اور مالی معاونت ختم کرنےکا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی 66 تنظیموں سے امریکا کو نکالنے اور ان کی مالی معاونت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ امریکا درجنوں بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کے اداروں سے دستبردار ہو جائےگا جن میں ایک اہم ماحولیاتی معاہدہ اور اقوام متحدہ کا وہ ادارہ بھی شامل ہے جو صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔ ٹرمپ کے بقول یہ امریکی قومی مفادات کے خلاف کام کرتے ہیں۔
امریکا ویزا پالیسی میں تبدیلی
امریکا نے ویزا بانڈ پروگرام میں بڑے پیمانے پر توسیع کرتے ہوئے مزید 25 ممالک کو بانڈ ادائیگی کا پابند کردیا۔ فہرست میں شامل نئے ممالک میں الجزائر، بنگلہ دیش، کیوبا، نیپال، نائیجیریا، وینزویلا سمیت کئی افریقی، ایشیائی اور لاطینی امریکی ممالک شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہریوں کو بی ون اور بی ٹو ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت 5 ہزار سے 15 ہزار ڈالر تک کے بانڈ کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ نئے ملکوں کی شمولیت کے بعد فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ نئے ممالک کے لیے یہ شرط 21 جنوری سے نافذ العمل ہوگی۔
وینزویلا تیل کی آمدنی سے صرف امریکی مصنوعات خریدے گا: ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے صرف امریکی سامان خریدے گا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امریکی سامان میں زرعی مصنوعات، ادویات، طبی آلات ، بجلی کارخانےاور توانائی کی سہولیات بہتر بنانے کے آلات شامل ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے لکھا کہ وینزویلا نے امریکا کو اپنے اہم ترین تجارتی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا جو کہ عقل مندانہ انتخاب کے ساتھ ساتھ وینزویلا اور امریکا دونوں کے عوام کے لیے بہت اچھا ہے۔
امریکا وہ واحد ملک ہے جس سے چین اور روس خوفزدہ ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکا نیٹو کا حصہ نہ ہوتا تو روس اور چین کو اس اتحاد کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے بغیر نیٹو بے اثر ہے، وہ واحد قوم جس سے روس اور چین دونوں خوفزدہ ہیں اور جس کا احترام کرتے ہیں وہ ان کا دوبارہ تعمیر کیا ہوا امریکا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں ایک بار پھر 8 جنگیں ختم کروانے کا ذکر کیا اور کہا کہ ناروے جو نیٹو کا رکن ہے اس نے نوبیل امن انعام کے لیے میرا انتخاب نہیں کیا لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اہم بات یہ ہے کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں۔
ایران میں جاری پُرتشدد احتجاج میں مزید شدت آگئی
ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری پُرتشدد احتجاج میں مزید شدت آگئی جہاں تازہ احتجاج کے دوران مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق احتجاج اُس وقت پُرتشدد رنگ اختیار کرگیا جب لردگان شہر میں دکاندار اپنی دکانیں بند کرنے کے بعد بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ بعض مظاہرین نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
سوڈان میں ایک گھر پر ڈرون حملہ، بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 8 بچوں سمیت 13 افراد شامل ہیں جبکہ مرنے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
امریکا میں تاریخ رقم، پہلی بار 2 پاکستانی مسلمان میئر اور ڈپٹی میئر منتخب
5 جنوری کو ہونے والے انتخاب میں کراچی کی سنبل صدیقی سال 27-2026 کے لیے تیسری بار کیمبرج سٹی کی میئر اور بورے والا کے برہان عظیم کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔
امریکی کارروائی کے دوران کیوبا اور وینزویلا کے سینئر فوجی افسران ہلاک ہوئے، فہرست جاری
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیوبا کی حکومت نے اپنے 32 اہلکاروں کے نام جاری کیے ہیں جو کراکس میں فوجی کارروائی میں مارے گئے جبکہ وینزویلا کی فوج نے بھی اپنے 23 اہلکاروں کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے۔
ٹرمپ کا گرین لینڈ حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشنز پر غور
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے ملٹری آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
وینزویلا سے اعلیٰ معیار کا 50 ملین بیرل تیل امریکا لایا جائے گا: ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل اعلیٰ معیار کا تیل امریکا منتقل کیا جائے گا۔
دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی
بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں نریندر مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی پر انتطامیہ نے دہلی پولیس کو خط لکھ کر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کر دی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں ڈرائیور نے تیز رفتار بس آرتھوڈوکس یہودی مظاہرین پر چڑھادی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس یہودیوں پر چڑھانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیپال میں ہندو انتہا پسندوں کیجانب سے مسجد کی بےحرمتی کے بعد حالات کشیدہ،کرفیو نافذ
نیپال اور بھارت کی سرحد سے متصل شہر برگنج میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسجد میں توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور مسلمانوں کی املاک پر حملوں کے بعد حالات شدید کشیدہ ہو گئے۔
جنوبی کوریا کے صدر نے گنج پن کو سنگین مسئلہ قراردیدیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر لی جے میونگ کا کہنا ہے کہ بالوں کا جھڑنا محض ظاہری مسئلہ نہیں بلکہ یہ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی میں کمی اور سماجی مسائل کا باعث بنتا ہے جسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔
برطانیہ میں شدید سردی، درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ تک گرگیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سردیوں کے سبب بچوں کی کرسمس کی چھٹیاں طویل ہوگئی ہیں اور سینکڑوں اسکول دوسرے روز بھی نہ کھل سکے۔
برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ کھل گیا
فلسطینی سفیر حسام زملوط کا کہنا ہے کہ لندن میں فلسطینی سفارتخانےکا کھلنا تاریخی اور یادگار لمحہ ہے، لندن میں سفارتخانہ فلسطینی شناخت، عالمی پہچان اور خودمختاری کی علامت ہے۔
برطانیہ اور فرانس نے گرین لینڈ پر قبضے کی امریکی دھمکی کو مسترد کر دیا
ایک بیان میں وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق وہاں کے عوام اور ڈنمارک کے حکمرانوں کا ہے اور برطانیہ اس مسئلے پر ڈنمارک کی وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہے۔
فساد پھیلانے والوں کیلئےکوئی رعایت نہیں، قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی: چیف جسٹس ایران
خبر رساں ادارے میزان کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےاٹارنی جنرل اور تمام صوبوں کے پراسیکیوٹرز کو قانون کے مطابق اور سختی کے ساتھ شرپسندوں اور ان کے حامیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔
فوج کو دوبارہ وینزویلا بھیجنے کیلئے کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا وینزویلا کےساتھ حالت جنگ میں نہیں، ساتھ یہ بھی واضح کردیا کہ وینزویلا میں اگلے 30 دن کے دوران نئےالیکشن نہیں ہوں گے۔
ایران میں احتجاجی مظاہرے 78 شہروں تک پھیل گئے، 19 افراد ہلاک، 990 گرفتار
انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے ایچ آر اے این اے (HRANA) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فائرنگ کے واقعات میں 50 سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے 990 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی حملے میں فوجی اہلکاروں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے: وینزویلا کا دعویٰ
وینزویلا کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے حملے میں 40 افراد ہلاک ہوئے۔
وینزویلا کیخلاف امریکی فوجی کارروائی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب
وینزویلا میں امریکی کارروائی کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور سلامتی کونسل کے اجلاس میں معاملے پر بحث متوقع ہے۔
دہشتگردی کے الزامات، وینزویلا کے صدر کو آج نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائیگا
امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کےصدر نکولس مادورو پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔
برٹش پاکستانی طالبہ نے لندن اسکول آف اکنامکس کیخلاف غلط نمبرز دینے پر مقدمہ دائر کردیا
ریحاب شیخ کا کہنا ہے کہ 2023 میں بائیکاٹ کی وجہ سے مقالہ صرف ایک ریوور نے چیک کیا اور 57 نمبر دیے، بعد میں نظرثانی کے بعد نمبر بڑھا کر 72 کر دیے گئے۔
وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا: ٹرمپ کی دھمکی
ائیرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو وینزویلا میں تیل اور دیگر وسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہیے، وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا۔
کینیا میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں 16 منزلہ عمارت زیر تعمیر تھی جو زمین بوس ہوگئی۔
بھارت میں H-1B ویزا فراڈ اور جعلی ڈگریوں کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
بھارت میں جعلی ڈگریوں اور امریکی H-1B ویزا کے حصول سے جڑے ایک بڑے منظم فراڈ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔
’بڑے پیمانے پرحملہ کیا ہے‘، ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کردی
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈرپر بڑے پیمانے پرحملہ کیا ہے۔
بھارت کے صاف ستھرے ترین شہر اندور میں آلودہ پانی پینے سے 9 افراد ہلاک
بھارت کے وسطی شہر اندور میں آلودہ پینے کے پانی کے باعث اسہال کی وبا پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یمن: فضائی حملوں میں کم از کم 7 علیحدگی پسند جنگجو ہلاک
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایس ٹی سی کے عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ یہ حملے سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے کیے گئے۔
نئے سال کے پہلے ہی دن دبئی میں 58 ارب روپے سے زائد کی پراپرٹیز فروخت
رپورٹ کے مطابق نئے سال کے پہلے دن دبئی میں 771.12 ملین درہم تقریباً 58 ارب 80 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپےکی پراپرٹیز فروخت ہوئیں۔
ایران میں جاری پرُتشدد مظاہرے چھٹے روز میں داخل، تعلیمی اور سرکاری ادارے بند
دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، احتجاج کا یہ سلسلہ دکانداروں کی جانب سے شروع کیا گیا تھا جو ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی قیمت میں بے تحاشا کمی پر برہم تھے۔
دبئی میں سال نو پر عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق سالِ نو کی رات پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی، آن لائن بکنگ اور مشترکہ سفری سہولیات استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 28 لاکھ 36 ہزار سے زائد رہی۔
بلاتفریق شہریوں کے تحفظ کیلئےکھڑا رہوں گا، نیو یارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کا اعلان
سٹی ہال میں منعقدہ تقریب میں ممدانی نے اپنے دادا، دادی کے قرآن پاک استعمال کیے، رکن کانگریس برنی سینڈرز نے ظہران ممدانی سے عہدے کا حلف لیا۔
ایران میں مہنگائی کیخلاف پُرتشدد مظاہرے، جھڑپوں میں 6 افراد جاں بحق
ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف جاری احتجاج مختلف شہروں تک پھیل گئے، پُرتشدد مظاہروں میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہونےکا خدشہ، اسرائیل نے 37 امدادی اداروں پر پابندی لگادی
اسرائیلی حکام نے امدادی اداروں پر ان کے فلسطینی عملے سے متعلق معلومات فراہم نہ کرنے کا الزام لگادیا اور کہا کہ جو تنظیمیں سکیورٹی اور شفافیت کے معیار پر پورا نہیں اتریں گی، ان کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔
سوئٹزرلینڈ: بار میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 47 ہوگئیں، آگ لگنے کی وجہ سامنے آگئی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزورٹ ٹاؤن کے بار میں نیو ائیر نائٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں47 افراد ہلاک ہوگئے۔
نئے سال پر امارات میں پیٹرول میں تقریباً 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی
ابوظبی : نئے سال پر متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اماراتی فیول پرائس کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرول میں تقریباً 12 روپے، ڈیزل میں 22 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
شام میں پولیس پر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
شامی میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے حلب کے علاقے باب الفرج میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
کم عمری میں ٹرین میں سفر کے دوران اجنبی شخص نے ہراساں کیا: ملکہ برطانیہ کا انکشاف
برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے بی بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کے ساتھ نوجوانی میں پیش آئے واقعے کا ذکر کردیا۔
ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز واپس بلانےکا فیصلہ
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈز کی تعیناتی سے ان شہروں میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔
روس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ محض 10 فیصد دوری پر ہے: زیلنسکی
یوکرینی صدر نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ امن معاہدہ 90 فیصد تیار ہے اور ہم بھی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن یوکرین کے خاتمے پر نہیں۔
سوریاکمار مجھے بے انتہا میسجز بھیجا کرتے تھے، بالی وڈ ادکارہ کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا
رئیلیٹی شو ایم ٹی وی سپلٹس وِلا سے مشہور ہونے والی بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارت کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو کے بارے میں تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے۔
جرمنی میں چوروں نے دیوار میں سوراخ کرکے بینک لوٹ لیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چوری کی یہ واردات جرمنی کے مغربی شہر گیلسن کرچن میں اسپارکاس بینک کی ایک برانچ میں پیش آئی۔
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ڈھاکا میں بنگلادیش کی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے میا مانک ایونیو میں ادا کی گئی جس میں سیاسی رہنماؤں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
غزہ میں انسانی بحران بدستور سنگین، 10 ممالک کا اسرائیل سے امدادی رکاوٹیں ختم کرنےکا مطالبہ
غزہ میں انسانی بحران بدستور سنگین ہیں جس کے باعث 10 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے غزہ میں امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارت کا جنگی جنون، پاکستانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان
بھارتی ائیر فورس نے پاکستانی سرحد کے قریب گجرات کے علاقے کچھ میں بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں 20 جنوری سے 21 جنوری تک فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے بند کر کے انڈین ائیر فورس کی مشق کے لیے ریزرو کرنے کا نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کر دیا ہے۔
برطانیہ کو یورپ کے دیگر ملکوں سے جوڑنے والی ٹرین سروس بجلی کی فراہمی معطل ہونیکی وجہ سے بند
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوروسٹار نے منگل کو لندن سے پیرس، ایمسٹرڈیم اور برسلز کو ملانے والی تمام ٹرینوں کو چینل ٹنل میں بجلی کی فراہمی کے مسئلے کے بعد معطل کر دیا۔
بھارت امریکا تعلقات میں سردمہری، بھارتی ارب پتی شخصیات براہ راست متاثر
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور امریکا کے تعلقات میں سرد مہری کا براہ راست اثر بھارت کی ارب پتی شخصیات پر پڑا۔
وزیراعلیٰ مغربی بنگال نے دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے حملوں پر سوالات اُٹھا دیے
بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بنرجی نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے پہلگام حملہ کس نے کیا اور دہلی میں دھماکا کیسے ہوا؟
دبئی میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی، سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 74 کروڑ پاکستانی روپوں میں فروخت
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ درہم (8 ارب 28 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) میں نمبرپلیٹس کی نیلامی ہوئی۔
یمن کا یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان، فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
یمن کی صدارتی کونسل (پی ایل سی) کے سربراہ رشاد العلیمی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ اعلان کر دیا۔
یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے: روس کا الزام
خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پرحملہ کیا۔
جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے: ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو دھمکی
امریکی صدر نے فلوریڈا میں نیتن یاہو سے ملاقات سے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پھر جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے ایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو ان پر فوری حملوں کی حمایت کریں گے۔
یوکرینی صدر نے پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کے الزام کی تردید کردی
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اس طرح کے الزامات کے ذریعے امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کردیا
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائےفلسطینی پناہ گزین کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے سمیت کئی امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جا ملیں، ان کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے اسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔
دبئی: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا
دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران دنیائے اسپورٹس کے نامور افراد کی موجودگی میں اولمپک جیولین تھرور چیمپئن ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ارشد ندیم کو 17 ویں دبئی اسپورٹس ورلڈ سمٹ میں ایوارڈ دیا گیا۔
کیس نمبر 9 کی رُشنا خان اداکاری سے قبل کس شعبے سے وابستہ تھیں؟
معروف اینکر شاہزیب خانزادہ کی اہلیہ و اداکارہ رُشنا خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکاری سے قبل کیبن کریو کا حصہ تھیں۔
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کرلی
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپسی پر گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
7 رنز دیکر 8 وکٹیں، بھوٹان کے بولر نے ٹی ٹوئنٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
بھوٹان کے سونم ییشے نے میانمار کے خلاف میچ میں 4 اوور میں 7 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں۔
پیوٹن یوکرین سےجنگ کے خاتمے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں: ٹرمپ
فلوریڈا میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات سے قبل امریکی صدر نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
امریکی ملک سرینام میں افسوسناک واقعہ، ایک شخص نے اپنے بچوں سمیت 9 افراد کی جان لے لی
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ دارالحکومت پاراماریبو سے تقریباً 25 کلومیٹر مشرق میں واقع ضلع کومے ویجنے میں پیش آیا۔
روس یوکرین جنگ بندی: ٹرمپ اور زیلنسکی کی طویل ملاقات بغیر کسی بڑے بریک تھرو کے ختم
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوریوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات بغیر کسی بڑے بریک تھرو کے ختم ہوگئی۔
میکسیکو میں ٹرین موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی، حادثے میں13 افراد ہلاک
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔
2026، دنیا بڑے تنازعات کی طرف بڑھ رہی ہے: امریکی تھنک ٹینک
امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کی رپورٹ کے مطابق دنیا تیزی سے عدم استحکام اور تشدد کی جانب بڑھ رہی ہے اور 2026 میں کئی خطرناک عالمی تنازعات جنم لے سکتے ہیں۔
شمالی کوریا کا آئندہ 5 سالوں میں میزائلوں کی تیاری اور ترقی کا عمل جاری رکھنے کا اعلان
شمالی کوریا کے سپریم لیڈر نے گزشتہ روز بیٹی کے ہمراہ 8700 ٹن وزنی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔
بھارت: بنگلادیشی ہونے کے شبہے میں ہجوم کے تشدد سے مسلمان مزدور جاں بحق
بھارت کی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ مسلمان نوجوان کو ریاست اڑیسا کے ضلع سمبلپور میں مبینہ طور پر ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔
تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین نے 20 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کردیں
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کردیے گئے، ان کا چین میں داخلہ بھی بند کردیاگیا۔
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں وینکٹیش نامی شخص نے بچوں کے سامنے اپنی بیوی تروینی کو آگ لگا دی۔
سابق وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق منی لانڈنگ کے 21 الزامات میں مجرم قرار
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہائیکورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر 4 مقدمات میں سابق وزیراعظم ملائیشیا نجیب رزاق کو مجرم قرار دیا۔
تہران میں طالبان حکومت مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکرام الدین سری کو تہران کی ولی عصر اسٹریٹ پر اپنے دفتر سے نکلتے وقت گولی ماری گئی انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
بھارت: طلاق کا نوٹس بھیجنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کے درمیان علیحدگی ہو چکی تھی، شوہر بالاموروگن نے بیوی بھونیشوری کو طلاق کا نوٹس بھیجنے پر جان سے ماردیا، بعدازاں اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
اسرائیل کیخلاف مقدمہ: بیلجیئم کی عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کی باضابطہ حمایت
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیلجیئم نے کیس میں حمایت اور شمولیت کا اعلامیہ جمع کرا دیا ہے۔
یوکرین مشرقی علاقے سے اپنے فوجی دستے نکالنے کیلئے مشروط طور پر آمادہ
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ وہ ملک کے مشرقی صنعتی علاقے ڈونباس سے فوجی دستوں کو واپس نکال سکتے ہیں بشرطیکہ روس بھی اپنی افواج نکال دیں اور اس علاقے کو بین الاقوامی نگرانی میں ڈیمیلٹرائزڈ زون بنایا جائے۔
اتر پردیش: حکومت نے اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی ختم کر دی، مسیحی برادری میں تشویش
بی جے پی کی اُترپردیش حکومت کا مسیحی برادری کے خلاف ایک اور اقدام سامنے آگیا، حکومت نے اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی منسوخ کردی۔
17 سال بعد طارق رحمان کی ڈھاکہ واپسی، بی این پی کی قیادت سنبھالنے کی تیاری
بنگلہ دیش کے طویل عرصے سے حکمران سیاسی خاندان کے وارث اور ملک کی بڑی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے مرکزی رہنما طارق رحمان 17 برس کی جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کے لیے تیار ہیں۔
یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی نے 2026 کے نئے سال کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے، دو جنوری بروز جمعہ کو ملازمین کے لئے ریموٹ ورک کا دن ہو گا۔
وہ علامات اور نشانیاں جو دیکھتے ہی ویزا مسترد یا منسوخ ہو سکتا ہے
اگر آپ بیرونِ ملک خصوصاً یورپ یا مغربی ممالک کا ویزا اپلائی کر رہے ہیں تو یاد رکھیں گے چند ایسی علامتات یا نفرت انگیز نشانیاں ہیں جو دکھتے ساتھ ہی ویزا فوراً ریجیکٹ یا منسوخ ہو سکتا ہے۔
سحر انگیز صدا ہمیشہ کیلئے خاموش، مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل نعمان رحلت فرما گئے
مسجد انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل نعمان کا انتقال 23 دسمبر کو ہوا، انہیں نمازِ فجر کے بعد مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
مودی سرکار کا اصل چہرہ پھر بے نقاب، کرسمس منانے پر انتہا پسندوں کی مسیحی برادری کو دھمکیاں
بھارت میں کرسمس کی تقریبات کے انعقاد کو روکنے کے نئے ہتھکنڈے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ بی جے پی کے عہدےدار گرجا گھروں میں داخل ہو کر دھونس اور دھمکیوں پر اتر آئے۔
انقرہ سے طرابلس کیلئے اڑان بھرنے والا طیارہ گر کر تباہ، لیبیا کے آرمی چیف جاں بحق
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایسن بوغا ائیرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے اڑان بھرنے والے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔
بھارت: خاتون نے آشنا کیساتھ ملکر شوہرکو قتل کر ڈالا، لاش کے ٹکڑے کرکے دریا میں بہا دیے
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں پیش آیا جہاں روبی نامی خاتون نے اپنے ہی شوہر راہول کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کرڈالا۔
ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیر واپس بُلا لیے
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی سفارت خانوں کو امریکا فرسٹ پالیسی کی ترجیح کا عکاس بنانا چاہتے ہیں۔
3 ہزار ڈالر لو اور اپنے ملک واپس جاؤ، ٹرمپ انتظامیہ کی غیر قانونی تارکین وطن کو پیشکش
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو سال کے آخر تک خود ساختہ جلاوطنی پر رقم دینے کی پیشکش کی ہے۔
بھارت سے کشیدگی میں اضافہ: بنگلادیش نے نئی دہلی میں قونصلر اور ویزا سروسز معطل کردیں
بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2روز پہلے ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، بھارتی مظاہرین نے ہائی کمشنر کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔
غزہ میں دواؤں کی خطرناک حد تک قلت، ہزاروں مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق
غزہ کی محکمہ صحت کا کہناہےکہ دواؤں کی شدید قلت کے باعث مریضوں کے علاج میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ اور بلڈ بینک کے سامان کی قلت کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی۔
برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ میں سہولتکاری پر بھارتی شہری گرفتار
نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) اور ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران برمنگھم کے اندرون علاقے ہینڈز ورتھ میں چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لیا ۔
ٹرمپ کی ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف، پاک بھارت جنگ رکوانےکا بھی ذکر
فلوریڈا میں وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے اوراس جنگ میں طیارے تباہ ہونےکا ذکر کردیا۔
ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیر واپس بُلا لیے
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی سفارت خانوں کو امریکا فرسٹ پالیسی کی ترجیح کا عکاس بنانا چاہتے ہیں۔
کینیڈا میں دہشتگردی کے الزام میں ایک اور افغان شہری گرفتار
افغان جریدے کے مطابق کینیڈین پولیس نے ٹورنٹو میں داعش سے مبینہ تعلقات اور دہشتگردی کے الزام میں 26 سالہ افغان شہری کو گرفتارکیا۔
ماسکو میں کار بم دھماکا، روسی جنرل ہلاک ہوگیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے فانل جنرل سارواروف روسی مسلح افواج کے آپریشنل ٹریننگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تھے۔
سڈنی ساحل حملہ: تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آگئے، رپورٹ عدالت میں پیش
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈئی بیچ پر حملہ کرنے والے بھارتی نژاد شہری ساجد اکرم اور ان کے بیٹے نوید اکرم نے آسٹریلیا میں ہی حملےکی ٹیکٹیکل ٹریننگ لی۔
مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ پر 2 پاکستانی شہریوں کو پھانسی دے دی گئی
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو پاکستانی شہریوں نے ہیروئن اور دیگر منشیات جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ پر 2 پاکستانی شہریوں کو پھانسی دے دی گئی
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو پاکستانی شہریوں نے ہیروئن اور دیگر منشیات جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ پر 2 پاکستانی شہریوں کو پھانسی دے دی گئی
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو پاکستانی شہریوں نے ہیروئن اور دیگر منشیات جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی
عرب میڈیا کے مطابق حالیہ نئی بستیوں کی تعمیر کی منظوری کے بعد گزشتہ 3 سالوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں تسلیم کی جانے والی بستیوں کی مجموعی تعداد 69 ہوگئی۔
دشمن کیخلاف کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں: اسرائیلی آرمی چیف کی دھمکی
آرمی چیف ایال زمیر نے حالیہ بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی حماس کے ساتھ جنگ شروع ہوئی لیکن بعد میں یمن اور ایران سمیت دیگر بھی اس میں شامل ہوگئے۔
امریکا کی وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش
امریکی حکام کے مطابق یہ گزشتہ دو دنوں میں دوسرا جبکہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں تیسرا آپریشن ہے۔
ایران نے اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملےکا خدشہ ظاہر کردیا
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کی جانب سے ایک اور ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر نئے حملے کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔
امریکا پاکستان کی غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش پر شکر گزار
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک نے غزہ میں فوجی دستے بھیجنے سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں اور اس کے بعد امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے، جس پر امریکا پاکستان کا شکر گزار ہے۔
امریکا کا شام میں فضائی حملہ؛ داعش کے 70 سے زائد ٹھکانے تباہ
امریکی فوج نے شام میں داعش کے درجنوں ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔
امریکا نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کر دیا
یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے براؤن یونیورسٹی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کردیا
امریکا کی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم نے کہا کہ براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے امریکا آنے کے لیے گرین کارڈ لاٹری پروگرام کا استعمال کیا تھا۔
دنیا میں اظہارِ رائے کی آزادی میں 10 فیصد کمی ، صحافیوں پر حملوں میں اضافہ
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا میں اظہارِ رائے کی آزادی میں 10 فیصد کمی اور صحافیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اس کے ساتھ خواتین صحافیوں کو آن لائن ہراسانی کا سامنا ہے۔
امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر جوابی کارروائی، امریکا کے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے شام میں داعش کے خلاف شدید فضائی حملے شروع کردیے۔
امبانی کا میسی کیلئے 36 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نایاب گھڑی کا تحفہ
فٹبال اسٹار لیونل میسی کو بھارت کے ارب پتی شخص اننت امبانی نے 13لاکھ امریکی ڈالر (36 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) کی نایاب گھڑی بطور تحفہ پیش کی ہے۔
امریکی اراکین کانگریس کا بھارت کو مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت شدید تشویش والا ملک قرار دینے کا مطالبہ
امریکا کے 3 ریپبلکن اراکین کانگریس نے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دیا جائے۔
پاکستان نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش کی ہے جس پر اس کے شکر گزار ہیں: امریکا
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دوسرے ملکوں نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے سے متعلق کچھ سوال پوچھے ہیں اور اس کے بعد غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیش کش کی ہے جس پر امریکا پاکستان کا شکر گزار ہے۔
کراچی: آن لائن فراڈ اسکیموں میں کام کرنے والے غیرملکیوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجسنی (این سی سی آئی اے) اور حساس ادارے نے ڈیفنس میں چھاپہ مارا جہاں سے آن لائن فراڈ اسکیموں میں کام کرنے والے 10 سے زائد غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پہلے مجھے امیر گیلانی سے محبت ہوئی: ماورا حسین کا اعتراف
حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے بتایا کہ میں نے سب سے پہلے امیر گیلانی کی معصومیت اور خوبصورتی کو محسوس کیا بعد ازاں جب میں نے ان کی شخصیت کو قریب سے جانا تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ نہایت نرم مزاج، مہذب اور ہر معاملے میں ساتھ دینے والے انسان ہیں
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان
ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنا کاروبار 3 امریکی سرمایہ کاروں اوریکل، سلور لیک اور ایم جی ایکس کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
دبئی: گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش کے بعد ورک فرام ہوم نافذ، فلائٹ آپریشن متاثر
دبئی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔
بنگلادیش میں انقلابی طالبعلم کے قتل پر بھارت مخالف مظاہرے، عوامی لیگ و میڈیا دفاتر نذر آتش
بنگلا دیش میں نوجوان انقلابی رہنما شریف عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں بھارت مخالف شدید احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
حکام کے مطابق طیارے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد واپس ہوائی اڈے کی جانب آیا اور لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا، اس دوران طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔
برسلز : زرعی پالیسی کیخلاف کسانوں کا احتجاج، پولیس پر پتھراؤ، انڈے پھینک دیے
کسان مظاہرین سیکڑوں ٹریکٹر لے کر برسلز کی سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث اہم سڑکیں بلاک ہوگئیں۔
امریکی صدر نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردیے
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دفاعی پالیسی کے بل پر دستخط کے بعد بل قانون بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان وائٹ ہاؤس اینا کیلی کاکہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایک ایسے بل پر دستخط کیے جو امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرتا ہے۔
سلامتی کونسل نے طالبان کاافغان سرزمین دہشتگردی کیلئےاستعمال نہ ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی معاونت اور پابندیاں مانیٹرنگ ٹیم کی16 ویں رپورٹ میں اس دعوے کو ’غیر معتبر‘ قرار دیا گیا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا معطل کردیا
امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق افغان ٹرمپ نے افغان نژاد کی نیشنل گارڈ اہلکاروں پرفائرنگ کے بعد پابندیاں سخت کردی ہیں اور اسپیشل امیگرنٹ ویزا ہولڈرز کا حفاظتی استثنیٰ ختم کردیا گیا ہے۔
سردی سے تحفظ نہ ملنے پر غزہ میں اموات بڑھ سکتی ہیں: یونیسف نے خبردار کردیا
جنگ سے تباہ حال غزہ میں جاری شدید سرد طوفان اور بارش نے انسانی المیے کو مزید گہرا کر دیا ہے جہاں بے گھر خاندان خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں اور حالات دن بہ دن مزید بگڑ رہے ہیں۔
فرانس کی وزارت داخلہ کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا لیک
فرانس کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک سائبر حملے کے نتیجے میں وزارت کے پیشہ ورانہ ای میل اکاؤنٹس متاثر ہوئے اور حساس سرکاری ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی۔
ہم نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں اور وہ کیا جو کوئی نہ کرسکا: امریکی صدر
واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا ناکامیوں کے دہانے پرتھا لیکن ایک سال میں جو ہم نے حاصل کیا وہ کوئی حاصل نہیں کرسکا، ہم نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں۔
انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال، 70 ہزار آپریشنز اور اپائنٹمنٹس ملتوی ہونے کا خدشہ
انگلینڈ میں ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث غیر ہنگامی سروسز متاثر ہوئی ہیں جب کہ کچھ اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس بھی عارضی طور پر بند ہوگئے۔
روسی صدر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں کو خنزیر قرار دیدیا
روسی جرنیلوں کی تقریب سے خطاب میں پیوٹن نے کہاکہ یہ یورپی خنزیر ماضی کا بدلہ لینے کے لیے روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن روس کے خلاف تمام تباہ کُن منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔
ایران میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد ہلاک
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی ایران کے ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب رواں تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
سڈنی فائرنگ واقعہ: زخمی حملہ آور پر فرد جرم عائد کر دی گئی
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلین پولیس کا بتانا ہے کہ بونڈی بیچ فائرنگ کے زخمی حملہ آور پر حملہ آور پر دہشتگردی سمیت 50 الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
دنیا کا وہ ملک جہاں کے ہر شہری کو حکومت ہر 3 ماہ میں 56 ہزار روپے دے گی
بحر الکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک مارشل آئی لینڈز میں نیشنل یونیورسل بیسک انکم (یو بی آئی) اسکیم کے تحت کرپٹو کرنسی اور دیگر روایتی طریقوں سے شہریوں کو ادائیگی کی جائے گی۔
بھارت: مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیر اعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج
بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریڈی کے خلاف ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر مقدمہ درج ہوگیا۔
مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر اظہر الدین کا نتیش کمار کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے پر سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
عوامی عہدیدار کا حجاب کو زبردستی ہٹانا عورت کی عزت پر حملہ ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ کسی عوامی عہدے دار کا حجاب کو زبردستی ہٹاناعورت کی عزت، شناخت اور خودمختاری پر حملہ ہے۔
اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار، کینیڈین اراکین پارلیمنٹ کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا
فلسطینیوں پر ڈھائے مظالم دنیا کی نظروں سے چُھپانے کی اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار ہے صیہونی حکومت نے کینیڈین اراکین پارلیمنٹ کے وفد کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا۔
ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں، اطلاق یکم جنوری سے ہوگا
نئی پالیسی کی زد میں ان ممالک کے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہل خانہ اور افغان اسپیشل امیگرینٹ ویزا کے حامل افراد بھی آئیں گے۔
امریکا میں سب سے طاقتور یہودی لابی تھی جو اب نہیں رہی: ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت کم ہوئی ہے، امریکا میں سب سے طاقتور لابی یہودی لابی تھی، یعنی اسرائیل جو اب درست نہیں رہا۔
ہوٹل میں پارٹی کے دوران پولیس کا چھاپہ، فرار کی کوشش میں لڑکی لوہے کی سلاخوں پر گر کر زخمی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 روز قبل بنگلورو کے ایک ہوٹل میں 4 مرد اور 4 خواتین نے ہوٹل کا ایک کمرہ بک کروایا تھا بک کیے گئے کمرے میں رات بھر تیز میوزک کے ساتھ ڈانس پارٹی جاری تھی۔
کولمبیا میں اسکول بس کھائی میں جا گری،17 طالب علم ہلاک
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ کولمبیا کے شہر Medellin میں پیش آیا جہاں پہاڑی علاقے میں سفر کرنے والی اسکول بس حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری۔
مراکش میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 37 افراد ہلاک
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش کے بحر اوقیانوس کے ساحلی صوبے صافی میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہوگئے۔
روس یوکرین جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں: ٹرمپ
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نےکہا کہ یوکرینی اور یورپی قیادت سے روس یوکرین جنگ بندی پر بات ہوئی اور امریکی امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اُن کا 6 جنوری کی تقریر کا ایڈٹ شدہ کلپ نشر کرنے پر ادارے کے خلاف فلوریڈا میں 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا۔
وسطی میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
وسطی میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 164 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، 8 ممالک نے اس کی مخالفت کی جبکہ 9 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
مشرقی بحرالکاہل میں 3 مشتبہ منشیات بردارکشتیوں پر امریکی حملہ، 8 افراد ہلاک
امریکی سدرن کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ تینوں کشتیوں پرحملے میں مجموعی طور پر8 لوگ مارے گئے۔
جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے فیصلہ افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے اور سنگین سکیورٹی خطرات کے باعث کیا۔
بھارت کو اہم عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے نکال دیا گیا
خبر ایجسی کے مطابق بھارتی اپوزیشن نے ڈیجیٹل اتحاد ’پیکس سیلیکا‘ سے بھارتی بےدخلی پر سوالات اٹھا تے ہوئے پیکس سیلیکا سے بھارت کے اخراج کو مودی حکومت کی عالمی سطح پرانتہائی گراوٹ قرار دے دیا۔
امریکی ایجنسی نے ہمالیہ کے پہاڑوں پر 60 سال قبل کیا خفیہ کارروائی کی تھی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں
امریکی اخبار کے مطابق سی آئی اے نے 1965 میں بھارتی کوہ پیماؤں کے ساتھ مل کر نندا دیوی کی چوٹی پر چین کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کے لیے پلوٹونیم سے چلنے والا جاسوسی آلہ نصب کرنے کی کوشش کی تھی۔
جیل میں قید میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کی حالت تشویشناک
خبر ایجنسی کے مطابق سال 2021 سے جیل میں قید میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کے بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ کی صحت کے بارے میں فکرمند ہوں۔
روس یوکرین جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت، بات چیت کا دوسرا دور آج ہوگا
امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے یوکرینی صدر کے ساتھ روس اور یوکرین جنگ بندی سےمتعلق مذاکرات کو تعمیری قرار دیدیا۔
سڈنی فائرنگ واقعہ دہشتگردی قرار، حملہ آور باپ بیٹا نکلے، پولیس کا مزید ملزمان کی تلاش ختم کرنےکا اعلان
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور باپ بیٹا نکلے۔ پولیس نے ملزمان کی تفصیلات جاری کردیں۔
بونڈی بیچ کے حملہ آور داعش سے وفادار تھے: آسٹریلوی میڈیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے ایک حملہ آور سے 6 سال قبل داعش سے روابط کے شبے میں تحقیقات بھی کی گئیں، حملہ آور آسٹریلین انٹیلی جنس ایجنسی کی نظروں میں تھا۔
بھارت اور افغانستان کی سازش، سڈنی حملے سے جوڑنے پر بے گناہ پاکستانی نوجوان منظر عام پر آگیا، ویڈیو جاری
بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی کے رہائشی پاکستانی نوجوان شیخ نوید کو حملہ آور قرار دے دیا۔
سڈنی واقعہ: اسرائیلی وزیراعظم نے آسٹریلیا پر الزامات کی بوچھاڑ کردی
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے سڈنی میں پیش آنے والے واقعے پر اسٹریلوی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگی تیاری شروع کردی، امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان
برطانیہ نے بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاری شروع کردی، مسلح افواج کے وزیر کرنل ایسکاٹ کارنز نے کہا جنگ کے سائے یورپ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں ، برطانیہ کو تیار ہونا ہوگا۔
بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کیلئے ڈنمارک میں سوشل میڈیا پر پابندی کی تیاری
آسٹریلیا میں پابندی کے بعد ڈنمارک نے بھی 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
امریکا میں موجود 2 ہزار افغان شہریوں کا دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف
نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا آنے والے افغان شہریوں کی جانچ کے سست عمل پر کڑی تنقید کی
امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ، دفاعی سامان ضبط
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دفاعی سامان میں ایران کے روایتی ہتھیاروں کے پرزے شامل تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران جانے والے دفاعی سامان کو موقع پر تباہ کردیا گیا۔
ایران نے خلیج عمان میں آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، عملے کے 18 افراد بھی زیر حراست
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا بتانا ہےکہ 60 لاکھ لیٹر غیرقانونی ڈیزل لے جانے والے بحری جہاز نے پکڑے جانے کے ڈر سے اپنا نیوی گیشن سسٹم بند کردیا تھا
دنیا فلوریڈا: ہائی وے پر چلتی گاڑی پر جہاز گرنے کی ویڈیو وائرل
امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی وے پر ایک چھوٹا طیارہ انجن میں خرابی سامنے آنے کے بعد چلتی کار پر جاگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
دنیا تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی
تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے کمبوڈیا کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری
دنیا امریکا: ماں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کا مقدمہ، چیٹ جی پی ٹی کو ذمہ دار کیوں ٹھہرایا جارہا ہے؟
امریکا میں ایک شہری نے اپنی والدہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی اور اس کا ذمہ دار اب چیٹ جی پی ٹی کو ٹھہرایا جارہا ہے۔
دنیا بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹرپر منتقل
بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب انہیں وینٹی لیٹرپر منتقل کردیا گیا۔
امریکا نے وینزویلا کے جہازوں اور صدر کے خاندان کے افراد پر پابندیاں لگادیں
امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز پر قبضےکے بعد 6 بحری جہازوں اور وینزویلا کے صدر کے خاندان کے 3 افراد پر پابندیاں عائد کر دیں۔
یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں: ٹرمپ نے خبردار کردیا
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین روس جنگ بندی کے روشن امکانات کی صورت میں اپنا نمائندہ جنگ بندی مذاکرات میں بھیج سکتے ہیں۔
امریکا چاہتا ہےکہ یوکرین ڈونباس سے مکمل دستبردار ہوجائے: زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے اور امریکا چاہتا ہے
منشیات اسمگلنگ کا الزام: ٹرمپ کا وینزویلا کیخلاف زمینی کارروائی کا عندیہ
امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا عندیہ دیدیا
گوگل فوٹوز کو آپ اب کیپ کٹ کے متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں
اگر آپ معروف ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ استعمال کرتے ہیں تو علم ہوگا کہ اس کے چند اہم فیچرز کا استعمال ماہانہ فیس سے ہی ممکن ہے۔
گوگل میپس کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا
گوگل میپس کا استعمال متعدد مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے مگر اب آپ اس سے اپنی پارک کی گئی گاڑی کو بھی تلاش کرسکیں گے۔
ہزاروں میٹر بلندی پر پیراشوٹ طیارے میں پھنس جانے کے بعد بچ جانیوالا اسکائی ڈائیور
تصور کریں کہ آپ اسکائی ڈائیونگ کے لیے طیارے سے چھلانگ لگائیں اور نیچے جانے کی بجائے وہی اٹک جائیں تو پھر کیا ہوگا؟
افغانستان میں طالبان نے موسیقی کے درجنوں آلات ضبط کر کے جلا دیے
طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مطابق افغان صوبے میدان وردک میں حالیہ ہفتوں کے دوران مقامی بازاروں سے ضبط کیے گئے درجنوں موسیقی کے آلات اور حقوں کو جلا دیا گیا۔
مسلم ممالک کے اعتراض پر ٹونی بلیئرکا نام غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا
برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو عرب اور مسلم ممالک کے اعتراضات پر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے میں غزہ امن کونسل سے نکال دیا گیا ہے
سی این این کو فروخت کردینا چاہیے، ٹرمپ کی ایک بار پھر چینل کی کارکردگی پر تنقید
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنیوالے امریکی میڈیا سی این این نیوز نیٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے فروخت کردینا چاہیے۔
خوبصورت چہرہ، مشین گن جیسے ہونٹ: ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کی کھل کر تعریف
پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے چہرے کو خوبصورت اور ان کے ہونٹوں کو مشین گن سے تعبیر کیا۔
مراکش میں 2 عمارتیں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش کے شہر فیس میں عمارتیں گرنے سے قبل ایک عمارت کی چھت پر تقریب ہورہی تھی اوردوسری خالی تھی ۔
سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی: فاروق ستار
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہو
کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات میں ابتک 800 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے
ریسکیو ذرائع کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں 632 مرد ، 81 خواتین ، 71 بچے اور 22 بچیاں جاں بحق ہوئیں ۔
پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دیدی
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بسنت کا تہوار فروری کی 6 ، 7 اور 8 تاریخ کو منایا جائے گا۔
پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت کا معمار بنانا چاہتے ہیں: بلال بن ثاقب
چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کا کہنا ہے پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو محض قیاس آرائی کے طور پر نہی
رہائشی قوانین مزید سخت، امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا
دبئی : متحدہ عرب امارات نے رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے ، غیر قانونی افراد کو نوکری یا رہائش دینے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز کا یکساں وقت مقرر
اماراتی جنرل اتھارٹی آف اسلامی امور کے مطابق نیا نظام 2 جنوری 2026 سے نافذ ہوگا، تمام مساجد میں جمعہ کا خطبہ اور نماز 12 بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائےگی۔
امریکی صدر کا یوکرین کو انتخابات کرانےکا مشورہ
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ یوکرینی عوام کو انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہیے۔
امریکا سکیورٹی کی ضمانت دے تو انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں: صدر یوکرین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں انتخابات کرانے کی حامی بھر لی۔
اسرائیل رواں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار
صحافیوں کا بدترین دشمن اسرائیل رواں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے تمام صحافیوں میں سے تقریباً نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار ہے
عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنےکا اعلان
اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔
غزہ کے درد ناک واقعے پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘گولڈن گلوب ایوارڈ کیلئے نامزد
غزہ کے درد ناک واقعے پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ کو گولڈن گلوب ایوارڈ میں بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد کردیا گیا۔
برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔
امریکی صدر نے بھارت پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ دیدیا
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میٹنگ کے دوران وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے پوچھا کہ بھارت کو امریکا میں چاول ڈمپ کرنے کی اجازت کیوں ہے؟
بھارت کا 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان
بھارت نے توانائی سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی کی تیاری کرتے ہوئے 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان کردیا۔
افغانستان میں ’پِیکی بلائنڈرز‘ جیسا فیشن اپنانے پر 4 نوجوان گرفتار
افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان حکام نے 4 نوجوانوں کو برطانوی ٹی وی سیریز پیکی بلائنڈرز (Peaky Blinders) سے متاثرہ لباس پہنے پر گرفتار کرلیا۔
سعودی عرب میں طوفانی بارش، تیز ہواؤں سے چھتیں گر گئیں، اسکول بند
سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچادی۔
برطانیہ میں لڑکی سے جنسی زیادتی پر افغان شہریوں کو قید کی سزا سنا دی گئی
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جان جہانزیب نامی افغان ملزم کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیا زال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بر طانیہ: انگریزی کے امتحان میں فیل ہونےکے باوجودہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے دیے
بر طانیہ میں انگریزی کے امتحان میں فیل ہونے کے باوجود ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے دیے جانےکا انکشاف ہوا ہے۔
جو 500 کروڑ دیتا ہے وہی وزیراعلیٰ بنتا ہے: سدھو کی اہلیہ نے طوفان کھڑا کردیا
پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ کی کرسی کو حاصل کرنے کے لیے 500 کروڑ روپے کی ضرورت ہے
پڑھائی نہ کرنے پر ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ بیٹے نے خودکشی کرلی
بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک طالب علم نے امتحانات کے دوران نہ پڑھنے کی وجہ سے مبینہ طور پر ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
غزہ میں انخلا کی یلو لائن اسرائیل کیساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے: اسرائیلی آرمی چیف
اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر کا کہنا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت انخلا کی یلو لائن اسرائیل کے ساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے۔
سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعودکی والدہ کا انتقال ہوگیا
ریاض: سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ انتقال کرگئیں۔
جاپان کا چینی طیاروں کی جانب سے جاپانی طیاروں کو نشانے پر لینے کا دعویٰ
جاپان کا دعویٰ ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے اوکیناوا کے قریب جاپانی فوجی طیاروں پر ریڈار لاک کیا۔
بابری مسجدکی شہادت کی 33 ویں برسی پر مغربی بنگال میں نئی بابری مسجدکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکمران جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس پارٹی کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کی 33 ویں برسی پر نئی بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کردیا، ایران کی تصدیق
ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے گئے 55 ایرانی شہری آنے والے دنوں میں ایران پہنچیں گے۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان تھائی فوج کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا نے نئے مقامات پر جھڑپوں کو بڑھا دیا ہے۔
شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے کا کیس، ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیدیا۔
اقوام متحدہ ماہرین کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار
اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو انتباہ جاری کردیا۔
بھارت میں پائلٹس کی کمی کا سنگین بحران تاحال برقرار، آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ
بھارت میں انڈیگو ائیرکی انتظامی غفلت کے باعث پائلٹس کے اوقات کار کا تاحال تعین نہ ہو سکا جس کے باعث آج بھی سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
2025 کیلئے دنیا کے بہترین شہروں میں ایشیا کا کونسا شہر سب سے اوپر ہے؟
کیا چیز کسی شہر کو لوگوں کے لیے پرکشش بناتی ہے؟ کچھ افراد کے خیال میں مصروف علاقے، سستے کھانے اور دیگر سہولیات اہم ہوتی ہیں۔
نیوزی لینڈ: چوری کی نیت سے نگلا گیا سونے کا انڈا ملزم سے برآمد کرلیا گیا
نیوزی لینڈ میں پولیس نے ایک شخص کی جانب سے نگلا گیا انڈے کی شکل کا قیمتی لاکٹ آخرکار برآمد کر لیا۔
بھارت میں پروازوں کا شیڈول ایک بار پھر درہم برہم، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فضائی سفر کو مزید محفوظ بنانے کے لیے بھارتی حکام نے پائلٹس کے اوقات کار پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں اور رات کی پروازوں کے لیے مزید سخت قواعد متعارف کرائے ہیں۔
بھارت کا روسی شہریوں کیلئے مفت ویزے کا اعلان
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے روسی شہریوں کے لیے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزے کا اعلان کردیا۔
روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر
مدینہ : مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات مقرر کردیے گئے۔
اسرائیل کا جنگی جنون برقرار، 2026 کے بجٹ میں افواج کیلئے 35 ارب ڈالر مختص
اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہ ہوا، اسرائیلی کابینہ نے بجٹ 2026 میں اسرائیلی افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کی بھاری رقم مختص کردی۔
سخت ویزا قوانین ، برطانیہ کی یونیورسٹوں نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے روک دیئے
سخت ویزا قوانین اور بڑھتے ہوئے ریفیوزل ریٹس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ، نئے بیسک کمپلائنس اسیسمنٹ کے تحت اسٹوڈنٹ ویزا ریفیوزل ریٹ کو 5 فیصد سے کم رکھنا ضروری ہے
ٹرمپ نے 11 نئے ممالک پر امریکا کے دروازے بند کر دیے
امریکی محکمہ داخلہ کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درست تعداد نہیں بتائی جا سکتی، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف ممالک کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
بہار: رسگلے ختم ہونے پر شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل، گھونسے اور کرسیاں چل گئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں شادی کی تقریب شدید ہنگامی آرائی کی نذر ہوگئی، رسگلے ختم ہونے پر دلہا اور دلہن کے خاندان والوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا، واقعے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
5 جنوری 2021کو واشنگٹن میں بم نصب کرنےکا ملزم گرفتار
اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 سال کے ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔
یوکرین کے علاقے دونباس پر قبضہ ضرور کریں گے، روسی صدر کی دھمکی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے جہاں نئی دہلی ائیرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔
یورو ویژن 2026 :اسرائیل کو شرکت کی اجازت، اسپین سمیت متعدد ممالک احتجاجاً دستبردار
اسرائیل کو یورو ویژن 2026 میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی براڈکاسٹنگ یونین نے یورو ویژن میں اسرائیل کی شرکت پر ووٹنگ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکا کی سفری پابندی 19سے بڑھاکر 30 سے زائد ملکوں پر لگانے کی تیاری
امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری Kristi Noem نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ صدر ٹرمپ جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کون سے ملک ہوں گے جن پر پابندیاں لگیں گی۔
بالرینا سے بلین ڈالر دنیا تک، دنیا کی سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی خاتون کون ہیں؟
لوآنا لارا دنیا کی سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی خاتون بن گئیں۔ لوآنا نے صرف 6 برس میں اربوں ڈالر کا اسٹارٹ اپ بنایا، بالرینا ڈانسنگ سے بلین ڈالر دنیا تک، پیشہ ورانہ ڈانسر سےMIT تک کی لوآنا کی غیر معمولی جدوجہد اور کامیابی کا سفر جس نے انہیں ارب پتی بنادیا۔
ائیر انڈیا حادثہ: بھارت کا امریکا کو بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار
سابق سی آئی اے اہلکار نے بتایا کہ امریکی تفتیشی ٹیم کی تحقیق کے مطابق طیارہ پائلٹ کی لاپرواہی سے تباہ ہوا اور بھارتی حکام طیارے کے بلیک باکس ڈیٹا تک رسائی دینے سے انکار کررہے ہیں جب کہ بلیک باکس چھپانا خودمختاری نہیں بلکہ سکیورٹی تھریٹ ہے
افغانستان میں قتل کے مجرم کو اسٹیڈیم میں 80 ہزار سے زائد لوگوں کے سامنے سزائے موت دیدی گئی
افغانستان میں قتل کے مجرم کو اسٹیڈیم میں 80 ہزار سے زائد لوگوں کے سامنے سزائے موت دے دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق صوبہ خوست کے اسٹیڈیم میں سزائے موت کے وقت 80 ہزار کا مجمع تھا، قاتل نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 13 افراد کو قتل کیا تھا۔ طالبان انتظامیہ نے مقتولین کے خاندان کے 13 سالہ لڑکے سے فائرنگ کرواکر قاتل کو سرعام سزائے موت دلوائی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونیوالے مذاکرات بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے دونوں ممالک کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں ہونے والے یہ مذاکرات قطر، ترکیے اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار اجلاسوں کا حصہ تھے۔
روس یوکرین کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سےخصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور کشنرکی ملاقات اچھی رہی۔ وائٹ ہاؤس میں صحا فیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اس ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتاہے، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر پیوٹن یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو روس یوکرین جنگ کبھی شروع ہی نہ ہوتی اور یوکرین اپنا 100 فیصد علاقہ برقرار رکھتا۔
ٹرمپ کا ہائی اسکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی اسکلڈ ورکرز کے لیے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم دیدیا۔ ٹرمپ نے امریکی سفارتکاروں کو ایچ ون بی ویزا کے درخواست گزاروں کے پروفائلز کے جائزے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزاروں اور ان کے ساتھ سفر کرنے والوں کے ریزیومے یا لنکڈان (LinkedIn) پروفائلز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سنسرشپ میں ملوث درخواست گزار ایچ ون بی ویزے کے لیے نااہل ہوگا
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطہ کاری کے معاملے میں پیشرفت
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطہ کاری کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ بنگلادیشی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں تین پروازیں کراچی آئیں گی۔
دبئی: رواں سال بھی رئیل اسٹیٹ کی برق رفتاری ، سب سے مہنگی پراپرٹی کتنے میں فروخت ہوئی؟
دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے 2025 میں بھی ریکارڈ توڑ رفتار برقرار رکھی۔ حکومتِ دبئی کے ادارے دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ (DLD) کے ماہانہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ماہ نومبر میں خرید و فروخت میں مزید اضافہ ہوا۔ دبئی میں سال کے پہلے 11ماہ میں جائیداد کی لین دین کی مالیت 624.1 ارب درہم (تقریباً 47.68 کھرب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔
امریکا میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار
امریکی شہر ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق 25 سال کے لقمان خان کی گرفتاری 24 نومبر کی رات عمل میں لائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے کینبی پارک ویسٹ میں ایک ٹرک کو روکا جس میں لقمان موجود تھا، پولیس کے مطابق لقمان خان نے گاڑی سے باہر نکلنے کے احکامات نہ مانے اور مزاحمت کرنے پر اسے گرفتار کیا گیا۔
امریکا نے 19 ممالک کے افراد کی امیگریشن درخواستوں پر کارروائی روک دی
امریکی انتظامیہ نے 19 غیر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پابندی میں گرین کارڈ، شہریت اور دیگر امیگریشن عمل شامل ہیں، جن درخواستوں پر کارروائی شروع ہو گئی تھی، انہیں بھی روک دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے اس اقدام کی بنیاد قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو بتایا ہے۔ یہ 19 ممالک وہی ہیں جن پر جون 2025 میں جزوی سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
نئے سال کے موقع پر 3 تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
کویتی میڈیا کے مطابق حکومت نے شب معراج اور نئے سال کے آغاز پر چھ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تین روزہ تعطیل نئے سال کے آغاز پر ہوں گی، یکم جنوری بروز جمعرات سے تین جنوری بروز ہفتہ تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ نئے سال کی تعطیلات کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں چھٹیاں ہوں گی، نئے سال میں کام کا باقاعدہ آغاز چار جنوری بروز اتوار سے ہو گا
ٹرمپ کا امریکی عدلیہ پر بھی حملہ؛ 8 جج برطرف کردیے
امریکی محکمۂ انصاف نے نیویارک سٹی میں تعینات 8 امیگریشن ججوں کو برطرف کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی صدیق امیگریشن ججز کی نمائندہ تنظیم نیشنل ایسوسی ایشن آف امیگریشن ججز (NAIJ) نے کی ہے۔ یہ تمام جج مین ہٹن میں 26 فیڈرل پلازا کی عمارت میں کام کرتے تھے، جہاں تارکینِ وطن کے قانونی اسٹیٹس سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوتی ہے۔ 26 فیڈرل پلازا طویل عرصے سے ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کی علامت بنا ہوا ہے، جہاں مہینوں سے ماسک پہنے وفاقی اہلکار روزانہ کی بنیاد پر عدالت سے نکلنے والے تارکینِ وطن کو حراست میں لیتے رہے ہیں۔
ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے 10 افغان شہری ہلاک
افغانستان کے مغربی صوبہ فراه میں ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے 10 افغان شہری ہلاک ہو گئے۔ ایرانی پولیس کے مطابق یہ افراد غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان مولوی محمد نسیم بدری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد فراه کے رہائشی تھے اور ایرانی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں تھے جب محافظوں نے ان پر فائرنگ کی۔ واقعے میں 2 افراد لاپتہ ہیں، تاہم پولیس نے ان کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔
روس یوکرین امن معاہدہ، ٹرمپ کے معاون خصوصی کی پیوٹن سے 5 گھنٹے طویل ملاقات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر کی روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے تقریباً 5 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق امریکی حکام اور صدر پیوٹن کے درمیان روس یوکرین جنگ بندی اور اس سے متعلق امریکی امن معاہدے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ روسی صدارتی دفتر نے صدر پیوٹن اور امریکی حکام کی ملاقات کو تعمیری اور نتیجہ خیز قرار دیا۔
اگر یورپ جنگ کرنا چاہتا ہے تو روس بھی تیار ہے: پیوٹن
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ اگر یورپ جنگ کرنا چاہتا ہے تو پھر روس بھی تیار ہے۔ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد و مشیر جیراڈ کشنر سے ماسکو میں ملاقات سے قبل پیوٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا یورپ کے ساتھ جنگ کرنےکاکوئی ارادہ نہیں ہے لیکن اگر یورپ روس سے جنگ چاہتا ہےتو پھر ہم بھی تیار ہیں۔ پیوٹن نے دعویٰ کیا کہ یورپ یوکرین امن مذاکرات تباہ کرنےکی کوشش کر رہا ہے، یورپ یوکرین جنگ بندی سے متعلق امریکی امن منصوبے پر عملدر آمد ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا۔
امریکا میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج،فلائٹ آپریشن متاثر، شاہراہوں پر حادثات
امریکا میں ایک ہفتے کے دوران موسم سرما کا تیسرا طوفان آگیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سرد ہواؤں، بارشوں اور برف باری سے پنسلوینیا، اِلی نوائے، مشی گن اور الاسکا سمیت کئی ریاستیں متاثر ہوگئیں۔ ان ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، کئی کئی انچ برف پڑنے سے شہری گھروں میں محصور ہیں۔ نیویارک میں کئی مقامات پر 3.5 انچ برف پڑ چکی ہے، ہوائی اڈے پر کھڑے طیارے برف سے ڈھک گئے، خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔
واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والے افغان شہری کا الزامات ماننے سے انکار
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری نے الزامات ماننے سے انکار کردیا۔ 29 سال کے افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال نے اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو کے ذریعے تمام الزامات کو مسترد کیا۔ اس دوران ملزم نے تکلیف کے باعث اپنی آنکھیں بند کر رکھی تھیں۔ واشنگٹن ڈی سی کے مجسٹریٹ جج رینی ریمنڈ نے رحمان اللّٰہ لکنوال کو حراست میں رکھنے کاحکم دیا اور کہا یہ بالکل واضح ہے کہ مسلح ملزم 3000 میل کا سفر طے کرکے ایک خاص مقصد کے لیے آیا۔ استغاثہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے فائرنگ کرتے وقت اللّٰہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دیں
امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی ہیں۔ ان میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق جن ممالک کی امیگریشن درخواستیں روکنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار ، صومالیہ، سوڈان، تر کمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا
بھارتی ائیرلائن کی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں
نئی دلی: کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی بھارتی پرواز میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح کویت سے حیدرآباد جانے والی بھارتی پرواز کو بم کی اطلاع موصول ہونے پر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لیاجارہا ہے: وائٹ ہاؤس
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے آنے والے تمام تارکین وطن کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈا لنے والے کسی بھی شخص کو ملک سے باہر نکال دیا جائےگا۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے تمام فیصلوں اور خصوصی امیگرینٹ ویزوں کا اجرا روک دیا ہے۔ گزشتہ دنوں کے المناک واقعے کے بعد صدر کا بڑے پیمانے پر ڈی پورٹیشن منصوبہ پہلے سے زیادہ اہم ہوچکا ہے۔
ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1100 سے زائد افراد ہلاک
ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں، بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی۔ ایشیا ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے لاکھوں لوگ متاثرہوگئے، ایک ہفتے کے دوران گیارہ سو سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔
امریکا برفانی طوفان کی زد میں، ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
امریکا کی کئی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، عمارتیں، مکانات، سڑکیں دو فُٹ سے زائد برف سے ڈھک گئیں۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، نیو یارک، الینوائے اور مشی گن میں ہر جانب سفیدی چھاگئی، الاسکا میں شدید برفباری کے بعد پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا، ملک بھر میں ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شکاگو شہر میں ماہ نومبر میں سب سے زیادہ برف پڑنے کا ریکارڈ بن گیا، شکاگو کے ائیرپورٹ پر 8.4 انچ برف پڑ چکی ہے، خراب موسم کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں۔
انگلینڈکے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونےکیخلاف ہڑتال کا اعلان
انگلینڈ کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے کرسمس سے قبل مطالبات کے حق میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال 17 سے 22 دسمبر تک کی جائے گی۔ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کمیٹی کے سربراہ کے مطابق بر طانوی حکومت ڈاکٹرزکی تنخواہوں میں اضافےمیں ناکام رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈاکٹرز کی ملازمتوں کے بحران کو دور کرنے کےلیے قابل اعتبار منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے اسی لیے ہڑتال کرنے کے سوا دوسرا کوئی چارہ نہیں۔
ہانگ کانگ: رہائشی عمارتوں میں ہولناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئی
ہانگ کانگ میں کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں گزشتہ ہفتے لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 151 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے اور 40 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتا ہیں ۔ ابتدائی شواہد کے مطابق عمارت میں ناقص سامان کا استعمال آگ پھیلنے کا سبب بنا ، عمارتوں کی بیرونی کھڑکیوں پر لگی پولیسٹرین شیٹس اور تحفظی جال کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔
اے آئی کو اپنانے میں تعلیمی نظام کی کمزوری بڑی رکاوٹ ہے: بلال بن ثاقب
پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ ادارہ جاتی مزاحمت ہے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ گورننس میں ڈیجیٹل انقلاب ضروری ہے ورنہ نظام بیٹھ جانے کا خطرہ ہے، قومی سلامتی کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو دل سے قبول کرنا ہوگا۔ وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ ملازمتوں، فری لانسنگ اور کال سینٹرز سمیت ہر شعبے پراےآئی کےگہرےاثرات ہوں گے۔
بھارت: خاتون کو تنگ کرنے سے روکنے پر انٹرنیشنل ایتھلیٹ بے دردی سے قتل
ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں خاتون کو ہراسانی سے بچانے پر بین الاقوامی ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑا سیلفی لینے کے تنازع پر ہوا جبکہ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت پر شادی کی تقریب میں تقریباً 10 مہمانوں نے ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، انہیں ابتدائی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن اسپتال میں دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد روہت دم توڑ گئے۔
بدعنوانی کے مقدمے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو 5 سال قید کی سزا
ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے مقدمے میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شیخ حسینہ کی بہن کو7 سال قیدکی سزا کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ شیخ حسینہ کی بھانجی اور برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو 2 سال قیدکی سزا سنائی گئی ہے۔
غزہ اسلامک یونیورسٹی میں 2 سال بعد پہلی بار باضابطہ کلاسز کا آغاز
غزہ میں دو برس بعد تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جہاں اسلامک یونیورسٹی آف غزہ نے بمباری سے متاثرہ عمارت میں بالمشافہ کلاسز کا آغاز کردیا۔ جنگ کے دوران یونیورسٹی کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور کئی حصے ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے تاہم اسلامک یونیورسٹی میں جزوی طور پر بحال ہوئے ٹوٹی پھوٹی دیواروں والے کلاس رومز میں شعبہ ادویات اور ہیلتھ سائنس کے طلبہ کی واپسی ہوگئی۔
اسرائیل کا گزشتہ ہفتے 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہیدکرنےکا دعویٰ
اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، صیہونی فوج نے گزشتہ ہفتے کے دوران 40 سے زائد حماس جنگجوؤں کو شہیدکرنےکادعویٰ کردیا۔ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ حماس جنگجو رفح میں سرنگوں کےخلاف آپریشن کےدوران مارے گئے۔ خبرایجنسی کے مطا بق جنوبی غزہ کی سرنگوں میں درجنوں حماس جنگجو موجود ہیں، سرنگوں کے اوپرکے علاقے اسرائیلی فوج کےکنٹرول میں ہیں، جنوبی غزہ کےٹنل نیٹ ورک میں موجود جنگجوؤں سےمتعلق مذاکرات جاری ہیں۔ حماس نے جنگجوؤں کے محفوظ راستے کے لیے ثالث ممالک سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل ہے، پوپ لیو
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے آزاد فلسطینی ریاست کو اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل قرار دیدیا۔ ترکیہ سے لبنان جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ قیادت کئی سال سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، ہم دو ریاستی حل کو ہی اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رومن کیتھولک چرچ کی اعلیٰ مرکزی قیادت ہولی سی نے2015 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کر لیا تھا۔
روس یوکرین جنگ بندی پر مزید بات چیت درکار ہے: مارکو روبیو
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے روس یوکرین امن معاہدے کے معاملے پر یوکرینی وفد سے مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیا، ساتھ ہی واضح کردیا کہ جنگ بندی کے معاملے پر مزید بات چیت ضروری ہے۔ امریکی اور یوکرینی وفد کے مذاکرات فلوریڈا میں ہوئے، یوکرینی وفد کی قیادت قومی سلامتی کے سیکرٹری نے کی، امریکا کی جانب سے وزیرخارجہ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ کے معاون خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیراڈ کشنر موجود تھے۔ مذاکرات کے بعد وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بتایا کہ یہ مذاکرات صرف لڑائی ختم کرنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ اس امن منصوبے میں وہ شرائط بھی شامل ہیں جو یوکرین کو طویل مدتی خوشحالی کے لیے تیار کریں۔
پاکستان کیخلاف بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سکھوں کاکینیڈا میں مظاہرہ
پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔
تاجکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، افغان طالبان کا چینیوں کی ہلاکت پر ردعمل
افغانستان کی طالبان حکومت نے تاجکستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں 3 چینی شہیریوں کی ہلاکت پر چین اور تاجکستان سے افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے کی ذمہ داری ان حلقوں پر عائد ہوتی ہے جو خطے کے ممالک کے درمیان انتشار، عدم استحکام اور عدم اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
امریکا میں مقیم افغانوں کی ٹرمپ سے امیگریشن درخواستیں نہ روکنےکی اپیل
واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد امریکا میں مقیم افغان برادری نے صدر ٹرمپ سے واقعے کی بنیاد پر افغانوں کی امیگریشن درخواستیں نہ روکنےکی اپیل کردی۔ امریکن افغان کمیونٹی نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے فائرنگ کو ایک فرد کا مجرمانہ عمل قرار دیا، بیان میں کہا کہ یہ واقعہ کسی کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرتا۔ ایک افغان شہری نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے امیگریشن عمل سے متعلق فیصلے پر دوبارہ جائزہ لینے کی درخواست کردی۔
سری لنکا: سمندری طوفان اور سیلاب سے ہلاکتیں 123 ہوگئیں
کولمبو: سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی۔ سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے 123 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طوفانی بارشوں کے باعث اب تک 130 افراد لاپتا ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں، شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک ہونے والی بارش لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنی۔
ٹرائی نیشن سیریز فائنل، پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے
ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4 میں 3 میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ سری لنکا نے 2 میچز جیتنے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے زمبابوے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دی۔ کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔
ایران کا ویزے جاری نہ کرنے پر فیفا ورلڈکپ ڈرا کے بائیکاٹ کا اعلان
ایران نے امریکا کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے 5 دسمبر کو واشنگٹن میں ہونے والی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان عامر مہدی علوی نے کہا کہ ایرانی وفد ڈرا تقریب میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ امریکا نے ایرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت صرف 4 آفیشلز کو ویزے جاری کیے جبکہ ایران فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ ترجمان ایران فٹبال فیڈریشن نے امریکی اقدام کو کھیلوں کے اصولوں کے خلاف ورزی قرار دیا۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ یاد رہے کہ ایران نے مارچ میں فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
انڈونیشیا: طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 84 افراد ہلاک، 65 لاپتا
جکارتہ: انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 84 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کے واقعات انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آئے جس میں اب تک 84 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 95 افراد زخمی بھی ہوئے اور 65 افراد لاپتا ہیں جب کہ ہزار وں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث نظام زندگی بُری طرح متاثر ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کو پاک فوج میں سکھوں کی بھرتی کاراستہ کھولنا چاہیے، سکھ فار جسٹس
سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کا بیان گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کو پاک فوج میں سکھوں کی بھرتی کا راستہ کھولنا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ نےکہا کہ بھارتی وزیردفاع کی سندھ پر قبضے کی دھمکی پر پاکستان کو پاک فوج میں سکھوں کی بھرتی کاراستہ کھولنا چاہیے۔ گرپتونت سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو سکھ رضاکاروں کی خصوصی فہرست اور ایک سکھ دفاعی یونٹ بنائی چاہیے جس کی تعیناتی خاص طور پر سندھ میں کی جائے۔
امریکا اور یوکرین کے درمیان زیر بحث امن تجاویز یوکرین تنازع کے خاتمےکی بنیاد بن سکتی ہیں: پیوٹن
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین اور امریکا کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد یوکرین تنازع کے خاتمے کی امید ظاہر کی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بشکیک میں صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان زیر بحث امن تجاویز یوکرین تنازع کے خاتمے اور امن معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہیں۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو روس جنگ جاری رکھے گا۔ پیوٹن نے بتایاکہ اب تک ہونے والی بات چیت کسی معاہدے کے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے بارے میں تھی۔
افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی: ٹرمپ کی تصدیق
امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی اہلکار دم توڑ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گزشتہ روز فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ 20 سالہ سارہ بیک اسٹورم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ 24 سالہ انڈریو وولف کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے، ٹرمپ نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی حالت بھی نازک ہے۔
کراچی: بلاول ہاؤس چورنگی سے سیف سٹی کیمرے کا باکس چرانے والے 2 ملزمان گرفتار
کراچی: بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی کے سافٹ ویئر باکس کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق 6 نومبر کو بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کا سافٹ ویئرباکس چوری کیا گیا تھا جس کے بعد سیف سٹی کیمرے اتارلیےگئے تھے۔
ٹرمپ کا واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر ٹرمپ نے فور طور پر یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
عراقی کردستان کی بڑی خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پاور اسٹیشنز کو سپلائی معطل
عراقی کردستان کی بڑی خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ سے آگ لگ گئی، کئی ملازمین زخمی ہوگئے، گیس فیلڈ پر کام روک دیا گیا۔ خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملے کے بعد عراق کے کردستان علاقے میں پاور اسٹیشنز کو گیس سپلائی روک دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور نقصان کے جائزے کا عمل جاری ہے۔ وزارت قدرتی وسائل اور بجلی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کا مقدمہ خارج
امریکی ریاست جارجیا کے جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کے مقدمے کو خارج کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر نے مقدمے میں لگائے گئے تمام فوجداری الزامات واپس لے لیے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق مقدمہ ریاستی عدالتوں کے بجائے وفاقی دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ جارجیا میں ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں پر 2020 کے انتخابات میں مداخلت کا مقدمہ چل رہا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کے مقدمے کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ آیا ٹرمپ نے 2020 کے انتخاب کے نتائج کو الٹنے کے لیے سازش کی یا نہیں
سفارتکار تارکین وطن کی حکومتوں پر امیگریشن محدود کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں، امریکی وزیر خارجہ
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تارکین وطن کی حکومتوں پر امیگریشن محدود کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے پر زور دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق وزیر خا رجہ مارکو روبیو نے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو اس ضمن میں دستاویز بھیجی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کار یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں پر امیگریشن محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ مارکو روبیو نے سفارتکاروں سے کہا کہ وہ تارکین وطن کی جانب سے کی جانے والی مجرمانہ کارروائیوں کے اثرات کو واضح کریں تاکہ ان پر پابندی عائد کی جاسکے
سفارتکار تارکین وطن کی حکومتوں پر امیگریشن محدود کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں، امریکی وزیر خارجہ
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تارکین وطن کی حکومتوں پر امیگریشن محدود کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے پر زور دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق وزیر خا رجہ مارکو روبیو نے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو اس ضمن میں دستاویز بھیجی ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سفارت کار یورپ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں پر امیگریشن محدود کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ مارکو روبیو نے سفارتکاروں سے کہا کہ وہ تارکین وطن کی جانب سے کی جانے والی مجرمانہ کارروائیوں کے اثرات کو واضح کریں تاکہ ان پر پابندی عائد کی جاسکے
نیشنل گارڈز پر حملہ: امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری روک دیں
واشنگٹن: امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق افغان شہری کی جانب سے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر روک دی ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے کہا کہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہیں۔
پنجاب، کے پی میں صبح سویرے ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 48 زخمی
پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونیوالے ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق سیالکوٹ میں بڈیانہ روڈ پر دو تیز رفتار گاڑیوں نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ان میں 2 بھائی اور ان کا ایک کزن بھی شامل تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں کاریں آپس میں ریس لگا رہی تھیں جس کے باعث حادثہ پیش آیا جب کہ حادثے کے بعد ڈرائیورز فرار ہوگئے۔ دوسری جانب چار سدہ میں ترنگزئی بائی پاس پر اسکول وین اور ٹرک میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو طالب علم جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے
ٹرمپ کے امن منصوبے کیساتھ آگے بڑھنےکیلئے تیار ہیں، ولادیمیر زیلنسکی
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا روس سے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی امن منصوبے پر رد عمل سامنے آگیا۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔ ولادیمیر زیلنسکی نے کہاکہ ٹرمپ کے امن منصوبے میں چند اختلافی نکات پر امریکا اور یورپی اتحادیوں سے بات چیت ہوگی
سابق برازیلین صدر بولسوناروکی27 سال قیدکی سزا پر عمل شروع
برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سال قید کی سزا پرعمل درآمد شروع ہوگیا۔ عدالتی دستاویز کے مطابق 70 برس کے بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی قید کرنے کا حکم دیا گیا جہاں انہیں ہفتے کے روز منتقل کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ اگست سے گھر میں نظر بند تھے، برازیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔
Facebook Twitter دنیابرطانیہ نے موٹاپے سے نمٹنے کیلئے ملک شیک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس عائد کر دیا
برطانیہ میں موٹاپے سے نمٹنے کےلیے نئے اقدامات شروع کردیے گئے۔ حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس لگانےکا اعلان کردیا۔ برطانوی حکومت نے ڈرنکس میں 100 ملی لیٹر میں چینی کی حد 5 گرام سے کم کرکے ساڑھے 4 گرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی حد ساڑھے 4 گرام سے زائد ہونے پر شوگر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ بر طانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹاپا بچوں کو زندگی کے بہترین آغاز سے محروم کردیتا ہے اور انتہائی غریب افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے
ویسٹ یارکشائر پولیس کا منی لانڈرنگ کیخلاف آپریشن، 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیرقانونی اثاثے ضبط
ویسٹ یارکشائر پولیس نے منی لانڈرنگ کےخلاف آپریشن کرتے ہوئےغیر قانونی اثاثے ضبط کرلیے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران 2.7 ملین پاؤنڈ کے غیرقانونی اثاثے ضبط کیے۔ 4 ملین پاؤنڈ مالیت کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کردی گئیں۔ ہائی اسٹریٹ کی متعدد دکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے جہاں سے جعلی سگریٹس اور غیر قانونی ویپس بھاری مقدار میں برآمد کرلی گئی۔
دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی فہرست جاری، پہلا نمبر کس کا رہا؟
قطر ائیر ویز دنیا کی بہترین ائیر لائن قرار، 5سال بعد دوبارہ پہلے نمبر پر آ گئی۔ فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے 2025کے لیے دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی سالانہ درجہ بندی جاری کر دی۔ دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی درجہ بندی میں ہر ایئر لائن کو 10 میں سے نمبر دیے گئے۔ ائیر لائنز کے اسکور وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کے اعتبار سے برابر وزن کے حامل ہیں۔ قطر ائیر ویز کو وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر دنیا کی بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا۔
روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن کی انتظامیہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے کے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں تھینکس گِیونگ کی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں تاہم اب اس جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کیے جانے والے امن معاہدے پر غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے 9 ماہ میں 8 جنگیں رُکوائیں اور اب ایک اور جنگ رُکوانے پر کام کر رہے ہیں۔
تائیوان کی چین کے پاس واپسی جنگ کے بعدکے بین الاقوامی نظام کا اہم حصہ ہے، چینی صدرکی ٹرمپ سے گفتگو
چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے تجارت، تائیوان اور یوکرین کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے پرچین کا مؤقف واضح کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا کہ تائیوان کی چین کے پاس واپسی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام(پوسٹ وار انٹرنیشنل آرڈر)کا اہم حصہ ہے۔ چینی صدرکا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کو دوسری جنگ عظیم کی فتوحات کو مشترکہ طورپر محفوظ رکھنا چاہیے۔
برقع پر پابندی کا بل مسترد ہونے کا غصہ، آسٹریلوی انتہاپسند سینیٹر کا پارلیمنٹ میں برقع پہن کر ہنگامہ
آسٹریلیا میں دائیں بازو کی انتہاپسند سینیٹر پالین ہینسن نے پارلیمنٹ میں برقع پہن کر ہنگامہ برپا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر پالین ہینسن نے پیر کو عوامی مقامات پر برقع پر پابندی کے لیے اپنا بل مسترد کیے جانے کے بعد بطور احتجاج پارلیمنٹ کے اجلاس میں برقع پہن کر شرکت کی۔ مسلم سینیٹرز نے اس اقدام کو نسل پرستی اور اسلام دشمنی قرار دیا۔ سینیٹر محرین فاروقی نے اسے واضح نسل پرستی جبکہ فاطمہ پیمان نے اس حرکت کوشرمناک قرار دیا۔ دوسری جانب حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں دونوں نے ہینسن کے عمل کی مذمت کی۔ یاد رہے کہ ہینسن نے 2017 میں بھی اسی نوعیت کا مظاہرہ کیا تھا اور ملک بھر میں برقع پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 4 فلسطینی شہید، امدادی تنظیم کا غزہ میں آپریشن روکنےکا اعلان
اسرائیل نے تمام عالمی مطالبات پس پشت ڈال کر غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے آج پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4 فلسطینی شہید کردیے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل 10 اکتوبر کو ہونے والے غزہ امن معاہدے کے بعد سے 500 سے زیادہ بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے جس میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اُنروا نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی صورت حال کو بدستور تباہ کُن قرار دیدیا۔
اسرائیلی حملے میں شہید حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈر ہیثم علی طبطبائی کی نماز جنازہ بیروت میں ادا کر دی گئی، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز بیروت کی رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 5 افراد شہیداور 28 زخمی ہوئے تھے۔ ایران نے حزب اللہ ملٹری چیف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملے کو عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
امریکی صدر کا آئندہ سال چین کا دورہ کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ سال چین کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ اُن کی شی جن پنگ سے فون پر اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی۔
مخالفین کیلئے جاسوسی کا الزام، یمن میں 17 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی
یمن میں حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کی عدالت نے 17 افراد کو سزائے موت سنا دی۔ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی انتظامیہ کی ایک عدالت نے ایسے ’جاسوسی کے مقدمات‘ میں متعدد افراد کو سزائے موت سنائی جو مبینہ طور پر سعودی عرب، برطانیہ اور امریکا کے لیے کام کرنے والے خفیہ نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق مجرموں پر الزام تھا کہ انہوں نے 2024 سے 2025 کے درمیان حوثی مخالف ممالک کے انٹیلی جنس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کیا اور ان کو حساس معلومات فراہم کیں۔
ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48 ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف کی وجہ سے یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولت مند، طاقتور اور معزز دور ہے، میں نے 8 جنگوں میں سے 5 کو براہ راست ٹیرف کی وجہ سے روکاہے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں
سرحد کی بندش سے افغان معیشت پر منفی اثرات نمایاں، بنیادی غذائی اشیا عام آدمی کی پہنچ سے باہر
پاک افغان سرحد کی بندش سے افغان معیشت پر منفی اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔ افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ پاکستان سے سرحدی بندش سے افغانستان میں بنیادی اشیاء کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق عوام کا کہنا ہے بنیادی غذائی اشیاء اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، غریب کیسے گزارا کرے؟
ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
ویتنام کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی۔ وزارت قدرتی وسائل و ماحولیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی اور وسطی ویتنام میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 16 نومبر سے اب تک پہاڑی صوبے وسطی ڈیک لاک میں ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں گھر سیلاب میں بہہ گئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ اس خطے میں کم از کم 12 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس صوبے میں ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسرائیلی فوج کا بیروت میں حملہ، حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف علی طبطبائی کو شہید کرنےکا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف علی طبطبائی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کے ساتھ لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی حملہ کیا۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملے میں پانچ افراد شہید اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف ہیثم علی طبطبائی حملے کا ہدف تھا۔
ممدانی سے ملاقات میں نیتن یاہو کی گرفتاری پر بات نہیں ہوئی: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی ملاقات ہوئی، اس دوران مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر نے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ظہران ممدانی سے اچھی اور مؤثر ملاقات رہی، امید ہے ممدانی نیویارک میں معاملات بہتر انداز میں چلائیں گے اور ہم ان کی معاونت کریں گے، ہر ممکن مدد کریں گے تاکہ یہ لوگوں کی امیدوں پر پورا اترسکیں۔ ٹرمپ نے کہا ظہران ممدانی نیویارک کے معاملات جتنے بہتر انداز میں چلائیں گے میں اتنا ہی خوش ہوں گا۔
بھارت نے بالآخر امریکی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی کمپنی کا روسی تیل نہ خریدنے کا فیصلہ
آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے دار بھارت نے بالآخر امریکی دباو کےآگے گھٹنے ٹیک دیے۔ روس سے تیل خریدنے پالیسی پر مودی حکومت نے یو ٹرن لے لیا، امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنیوں کا 10 سالہ تیل معاہدہ امریکی پابندیوں کے سامنے بے معنی ہو گیا، مودی کے قریبی ارب پتی تاجر دوست مکیش امبانی نے بھی امریکی حکم مان کر روسی تیل خریدنا چھوڑ دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق روسی تیل کی خریداری رکنے کے بعد ریلائنس کو مشرق وسطیٰ اور ممکنہ طور پر امریکا سے مہنگا تیل خریدنا پڑے گا۔
دبئی ائیر شو: تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے
دبئی ائیر شو میں بھارتی تیجس فائٹر طیارے کی تباہی نے بھارت کے دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے۔ جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔ بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنےاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کےمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق تیجس فائٹر طیارے کی تباہی کے بعد بھارت کے دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیجس کی پرواز سے قبل کی تصویروں میں لیکیج اور ساختی کمزوری واضح تھی ، دبئی ائیر شو میں بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ تیجس طیارہ نقائص کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ تیجس طیارے کی تیاری کے دوران پیداواری اور مینوفیکچرنگ کوالٹی پر سوالات اٹھائے گئے۔
دبئی ائیرشو ختم ہونے کے بعد بھی گھنٹوں تک جے ایف 17 تھنڈر کے گرد لوگوں کا رش رہا
دبئی ائیرشو کے ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے گرد لوگوں کا رش رہا۔ دبئی ائیر شو کے آخری روز بھی لوگوں کا تانتا باندھا رہا اور شو کے اختتام پر بھی پاکستان فضائیہ کے طیاروں کے اطراف لوگوں کا رش رہا۔ منتظمین کی جانب سے ائیر شو ختم ہونے کا اعلان کیا گیا مگر پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی پاکستان فضائیہ کے طیاروں سے محبت ماند نہ پڑ سکی۔ پاکستانی فضائیہ کا دستہ ائیر شو کے اختتام پر جے ایف 17 پر سرخ کپڑا ڈال کر چلا گیا مگر پاک فضائیہ کے فینز متواتر کئی گھنٹے تک پاکستان کی پہچان جے ایف 17 کے ارد گرد جمع رہے اور تصاویر بنواتے رہے اور فخر کا اظہار کرتے رہے۔
امریکا کے بعد فرانسیسی کمانڈر نے بھی پاک بھارت جنگ میں بھارتی شکست کی تصدیق کر دی
پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کی شکست سے متعلق دنیا بھر سے مسلسل نئی رپورٹس سامنے آرہی ہیں اور امریکا کے بعد اب فرانسیسی کمانڈر نے بھی تصدیق کردی ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے تھے۔ دنیا کی مسلح افواج نے مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ کو بہت قریب سے دیکھا۔ اس غیر معمولی فضائی جنگ نے مختلف ممالک کی افواج کو پائلٹس، لڑاکا طیاروں اور میزائلوں کی کارکردگی جانچنےکا نادر موقع فراہم کیا
ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنےکی ڈیڈلائن دیدی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔ صدر ڈونلٖڈ ٹرمپ نے امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا ہےکہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین جمعرات تک امریکا کا امن معاہدے قبول کرلیں۔ صدر ٹرمپ نے کہاکہ اُن کے پاس بہت سی ڈیڈ لائنیں تھیں لیکن اگر چیزیں ٹھیک چل رہی ہوں تو آپ ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہیں لیکن میرے خیال میں امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے جمعرات کا دن مناسب وقت ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نےخدشہ ظاہر کیا کہ امریکا کے امن منصوبے کی منظوری نہ دینے پر یوکرین اپنی آزادی، وقار یا واشنگٹن کی حمایت کھو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ روس کے اہم مطالبات کی حمایت کرتا ہے، اس بارے میں سوچنا ہوگا، یہ ہفتہ مشکل ترین ہے کیونکہ اس میں سخت فیصلہ کرنا ہوگا۔ یوکرینی صدر نے اس مشکل ترین موقع پر پوری قوم کو متحد ہونے کی اپیل کی۔ ادھر میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کو حفاظتی ضمانت دینے کے لیے نیٹو کے آرٹیکل 5 کے طرز پر حفاظتی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں، اس آرٹیکل کے مطابق کسی رکن ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔
روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبےکی حمایت کردی
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین سے جنگ بندی کے لیے امریکی امن منصوبے کی حمایت کردی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے تصدیق کی کہ اس منصوبے میں روس کے کئی اہم مطالبات کو شامل کیا گیا ہے۔ پیوٹن نے خبردار کیا کہ یوکرین کی جانب سے معاہدے کو مسترد کیے جانے کی صورت میں وہ مزید علاقوں پر قبضہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جیسے حال ہی میں یوکرین کے علاقے کیپیانسک پر قبضہ ہوا، ایسا دیگر اہم علاقوں میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکی دستاویز میں کچھ ایسی شقیں شامل ہیں جن پر بات چیت کی جا سکتی ہے، پیوٹن نے ولادیمیر زیلنسکی کو پیغام دیاکہ امریکا کا یہ 28 نکاتی امن منصوبہ یوکرین کے لیے حتمی امن معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔
نائیجیریا: مسلح افراد نےکیتھولک اسکول سے 200 سے زائد طلبہ کو اغوا کرلیا
نائیجریا میں ایک اسکول سے 200 سے زائد طلبہ کو اغوا کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں بڑے پیمانے پر اغوا کا واقعہ جمعہ کو پیش آیا جہاں شمال مغرب میں واقع ایک کیتھولک اسکول سے مسلح افراد نے 227 طلبہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسچن ایسوسی ایشن آف نائیجیریا نے کیتھولک اسکول سے طلبہ کی بڑی تعداد کے اغوا کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ جمعہ کو طلبہ کے اغوا کا واقعہ 2024 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے، اس سے قبل 2024 میں کدانا ریاست میں 200 کے قریب طلبہ کو اغوا کیا گیا تھا۔ کرسچن ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہےکہ انہوں نے واقعے کے بعد اس اسکول کا دورہ کیا ہے، اس واقعے کے وقت کچھ طلبہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم طلبہ کی بڑی تعداد کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا
برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی
برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے دوران پویلین میں آگ لگ گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کو برازیل کے شہر Belém میں منعقدہ اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 30 کے پویلین میں آگ بھڑک اٹھی۔ خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے پویلین میں آگ لگنے کی وجہ سے گھبراہٹ میں مبتلا مندوبین باہر کی جانب بھاگنے لگے، ہنگامی امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔ پویلین ایریا میں مختلف ممالک اور تنظیموں کےاسٹال لگے ہوئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے باعث عمارت کو خالی کرالیا گیا، ہزاروں مندوبین کو فوری مقام سے نکال لیا گیا ہے۔ برازیل کے وزیرِ سیاحت سیلسو سبینو نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، اس واقعے میں کسی قسم کی کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ خبرایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے باعث کوپ 30 کانفرنس کی آج کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں
برطانیہ کی امیگریشن پالیسی میں تبدیلیاں، غیر قانونی افراد کو مستقل رہائش کیلئے 30 سال انتظار کرنا ہوگا
برطانیہ نے اسائلم پالیسی میں تبدیلی کے بعد امیگریشن قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔ برطانیہ میں قانونی طور پر آنے والے امیگرینٹس کو مستقل رہائش کے لیے 20 سال تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر آنے والوں کو مستقل رہائش کےلیے 30 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔
اقوام متحدہ نے امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیدیا
اقوام متحدہ نے امریکاکو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دے دیا، یورپی یورنین دوسرے اور متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پر رہا۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این آفس فار کو آرڈی نیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (UNOCHA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا نے رواں سال 3.57 بلین ڈالر امداد کے طور پر فراہم کیے جو دنیا بھر کی مجموعی امداد کا 14.9 فیصد بنتا ہے۔ یو اے ای نے رواں سال عالمی انسانی امداد کے طور پر 1.46 بلین ڈالر فراہم کیے جو اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق دنیا بھر کی مجموعی امداد کا 7.1 فیصد بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی امدادی رقم مجموعی طور پر 20.5 بلین ڈالر رہی جس میں امریکا اور یورپی یونین پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فلسطین کو سب سے زیادہ عالمی امداد کا 44 فیصد فراہم کیا گیا، سوڈان بحران کے لیے 600 ملین ڈالر جبکہ افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے بھی فوری امداد پہنچائی گئی
پیرس: ڈیانا کا مومی مجسمہ ’ریوینج ڈریس‘ میں نمائش کیلئے پیش
پیرس: لیڈی ڈیانا موت کے 28 سال بعد پیرس کے عجائب گھر کی زینت بن گئیں۔ پیرس کے گریون میوزیم (Grévin Museum) نے جمعرات کو آنجہانی شہزادی ڈیانا کا مومی مجسمہ ’ریوینج ڈریس‘ میں نمائش کے لیے پیش کیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا کے مجسمے کیلئے 1996 میں ملاقات طے تھی مگر 1997 میں لیڈی ڈیانا کے کار حادثے میں موت کے بعد منصوبہ روک دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ جولائی 1981 کو لیڈی ڈیانا اور برطانوی شہزادہ چارلس کی شادی ہوئی جسے ’صدی کی سب سے بڑی شادی‘ کہا گیا تھا تاہم بعد ازاں اگست 1996 میں دونوں کی باقاعدہ طلاق ہوئی۔
امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا
امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وفاقی عدالت کے جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو دارالحکومت واشنگٹن میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی روکنے کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر محض کسی بھی وجہ سے فوج تعینات نہیں کرسکتے۔ عدالت نے حکومت کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے 21 دن کا وقت دیا ہے جس کے بعد فیصلہ نافذ العمل ہوجائے گا۔ عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتےہوئے امریکی محکمہ انصاف نےکہا کہ حکومت کے اس انتظامی حکم کو معطل کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
ٹرمپ کا سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنےکا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کےحوالے سےکوئی مضبوط اقدام کروں، اسی لیے سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر کام شروع کریں گے۔ امریکی صدر نےکہا کہ سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بےقابو ہوجانے والی تھی لیکن اب مجھے لگ رہا ہےکہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کےلیےبہت اہم ہے، اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہےہیں۔ یاد رہے کہ سوڈان میں 2023 سےحکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر میں حملہ کرتے ہوئے پورے شہر پر قبضہ کرلیا تھا اور اس دوران 2 ہزار افراد کو قتل کیاگیا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق سوڈان جھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
میں نے پاک بھارت جنگ 350 فیصد ٹیرف کی دھمکی سے روکی: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ روکنے کا کریڈٹ لے لیا۔ صدرٹرمپ نے سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ ساڑھے تین سو فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی سے روکی۔ امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کے قریب تھے، میں نے کہا جنگ نہیں روکیں گے تو میں ٹیرف لگاؤ ں گا اور امریکا کے ساتھ تجارت نہیں کر سکیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ آپ ایسا نہیں کرسکتے جس پر میں نے کہا میں کرنے لگا ہوں ، میں ایٹمی ہتھیار چلانے نہیں دوں گا جس سے لاکھوں لوگ مارے جائیں اور نیوکلیئر ڈسٹ لاس اینجیلس کے اوپر اڑ رہی ہو ۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد
امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے انتہائی متنازع قدم اٹھاتے ہوئے دو بڑی مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔ گورنر نے مسلم برادر ہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامی ریلیشنز پر پابندی عائد کرکے دونوں تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیدیا۔ امریکی حکام نے دونوں مسلم تنظیموں سے وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی عائد عائد کردی۔
مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا، برطانوی وزیراعظم
بر طانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویے کو مکروہ اقدام قرار دیدیا، واضح کردیاکہ ان اقدامات کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے ہاؤس آف کامنز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے خاموشی سے رواں ہفتے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی میڈیا کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ خبر دی گئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پرروس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنارہی ہے اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبےکی قیادت کررہے ہیں۔ امریکی میڈیا نے اب یہ دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے خاموشی سے رواں ہفتے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
سعودی عرب امریکا سے ایف 35 طیارے اور 300 ٹینک خریدے گا، ٹرمپ نے دفاعی پیکج کی منظوری دیدی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کےلیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دیدی، سعودی عرب کے ساتھ توانائی، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں مفاہمت کی یاد داشتوں پر بھی دستخط کردیے گیے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پراتفاق ہوگیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کےلیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دیدی جس کے تحت سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے، سعودی عرب امریکا سےتقریبا 300 ٹینک بھی خریدے گا۔
بدنام زمانہ جنسی مجرم ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنےکا بل منظور
امریکی ایوان نمائندگان میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کا بل منظور کرلیاگیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں 427 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ریپبلکن کلے ہیگن نے بل کی مخالفت کی، بل کو ووٹنگ کےلیے سینیٹ بھیج دیا گیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے ٹرمپ یہ مؤقف اختیار کیے ہوئے تھے کہ یہ قرارداد ڈیموکریٹس کی طرف سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ تاہم ووٹنگ سے قبل ٹرمپ نےکہا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز کو جاری کرنے کے لیے ووٹ دینا چاہیےکیونکہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
امریکا نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا۔ امریکی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ دیا، ایلون مسک اور کرسٹیانو رونالڈو نے بھی شرکت کی۔
کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دیدی، سکھ رہنماگرپتونت سنگھ کا اعلان
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دے دی۔ گرپتونت سنگھ نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی اجازت کے مطابق 23 نومبر کو بلنگز اسٹیٹ، اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کاانعقادکیا جائےگا۔ گرپتونت سنگھ نے کہا کہ حکومتی اجازت کینیڈا کی آزادیٔ اظہار اور جمہوری عمل کے عزم کی تصدیق ہے، ریفرنڈم گولی کے مقابلے میں ووٹ کے ذریعے پُرامن جدوجہد ہے۔ انہوں نے سکھ برادری سےپنجاب کو بھارتی قبضے سے آزادکرانےکے لیے حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کردی۔ خالصتان تحریک کے حق میں کینیڈا کے مؤقف نے مودی کی داخلی اور خارجی ناکامیوں کو عالمی سطح پر عیاں کر دیا۔
برطانیہ میں گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار شہری ملک چھوڑ کرگئے، اعداد و شمار جاری
برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات نے گزشتہ سال ملک چھوڑنے والوں کے اعدادوشمار جاری کردیے۔ دفتر برائے قومی شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑ کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن گزشتہ برس توقع سے 20 فیصد کم رہی، دسمبر 2024 میں نیٹ مائیگریشن کم ہوکر 34 ہزار 500 پر پہنچ گئی۔ برطانوی شہریوں کی نیٹ مائیگریشن کا تخمینہ پہلے بین الاقوامی مسافروں کے سروے سے لگایا جاتا تھا تاہم دفتربرائے قومی اعداد و شمار کے نظرثانی شدہ تخمینہ ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن کے ڈیٹا کے مطابق تیارکیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برطانیہ واپس آنے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے اور یہ تعداد ایک لاکھ 43 ہزار ہوگئی
ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ منصوبہ بنانے لگی
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنارہی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبےکی قیادت کررہے ہیں جس میں خفیہ طور پر روس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ امریکی خصوصی ایلچی نے روسی سفیر اوریوکرینی صدرکے سکیورٹی ایڈوائزر سے بھی منصوبے پربات چیت کی ہے۔
راچی میں بھاری بھرکم چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان کے جرمانے پر ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی طور پر گفتگو ہو رہی ہے۔ عوامی مطالبے کے پیش نظر پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں سوچ بچار کیا جا رہا ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیو نیوز کو بتایا کہ عوامی مطالبے کے پیش نظر سندھ میں ای چالان کے مختلف جرمانوں کی رقم میں کمی کرنے یا نہ کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔
بھارت کا شیخ حسینہ کیخلاف بنگلادیشی عدالت کے سزائے موت کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگی
بھارت کا سابق بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے سزائے موت کے عدالتی فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف فیصلہ دیکھا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت پڑوسی کی حیثیت سے بدستور بنگلا دیشی عوام کے بہترین مفادات کے لیے پُرعزم ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان مفادات میں بنگلا دیشی عوام کا امن، جمہوریت اور استحکام شامل ہے، بھارت اس مقصد کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہمیشہ تعمیری بات چیت جاری رکھے گا۔
دبئی ائیر شو میں JF17تھنڈر کی دھوم، پاکستانی اور اماراتی طیاروں کی مشترکہ پرواز نے شرکا کے دل جیت لیے
دبئی ائیر شو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار فضائی کرتب کے ساتھ ہوا جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے بالکل قریب کھڑے رہے جس نے شائقین اور ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔ فضا مسلسل رنگا رنگ کرتبوں سے گونجتی رہی، جب مختلف ممالک کے جنگی اور تجارتی طیاروں نے انتہائی مہارت سے فلائنگ ڈسپلے پیش کیے۔
ایران کا بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بندکرنےکا اعلان
ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور ایران کے درمیان سفری قواعد میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے دی جارہی ون وے ویزا فری انٹری بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے یہ اقدام ایسے متعدد واقعات سامنے آنےکے بعدکیا گیا ہے جن بھارتی شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دوسرے ممالک تک آگے لے جانے (ڈنکی) کے بہانے ایران بلایا گیا اور ایران پہنچنے پر ان میں سے کئی افراد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا گی
ٹرمپ کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کر نےکا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کر نےکا اعلان کردیا۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد آج امریکا پہنچ رہےہیں، ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔ اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب امریکا سے 48 طیارے خریدنا چاہتا ہے جن کی مالیت کئی ارب ڈالر ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج وائٹ ہاوس میں
برطانیہ کا پناہ کی پالیسی پرنظرثانی اورپناہ گزینوں کی حیثیت عارضی کرنےکا فیصلہ
برطانیہ نے تارکین وطن کے لیے پناہ کی پالیسی پر نظرثانی اور پناہ گزینوں کی حیثیت عارضی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق لیبر پارٹی کی حکومت اپنی امیگریشن پالیسیاں سخت کر رہی ہے۔ یہ اقدام فرانس سے برطانیہ میں داخلےکے لیے چھوٹی کشتیوں کی غیرقانونی گزرگاہ اور برطانیہ میں امیگریشن کے ایجنڈےکو آگے بڑھانے والی جماعت پاپولسٹ ریفارم یوکےکی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو روکنےکی کوشش ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی حکومت بعض سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو مدد فراہم کرنےکی قانونی خدمات، بشمول ہاؤسنگ اور ہفتہ وار الاؤنس کو منسوخ کردےگی۔
اسرائیل نے امدادی سامان کی غزہ آمد پھر روک دی، سردی میں فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور
غزہ میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، پناہ گزینوں کے ہزاروں خیمے ڈوب گئے، لاکھوں بے گھر فلسطینی کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ اسرائیل نے خیمے اور دیگر امدادی سامان کی غزہ آمد پھر روک دی جس کی وجہ سے بڑھتی سردی اور بارش کی وجہ سے فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ غزہ میں بارش کے پانی کو روکنے کا کوئی بندوبست بھی نہیں ۔ فلسطینیوں نے خیموں کو پانی سے بچانے کے لیےآس پاس گڑھے کھودنا شروع کردیے ۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین انروا (UNRWA) کے مطابق 13 لاکھ فلسطینیوں کی مدد کا سامان موجود ہے ، جو اسرائیل نے روک رکھا ہے ۔
اسرائیلی فوج کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، بمباری سے 3 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،تازہ بمباری سے مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اتوار کو اسرائیل نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرقی حصے پر بمباری کی جس میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیل نے غزہ شہر کے زیتون محلے اور رفح کے قریب کے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ رواں سال 10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فورسز 274 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہیں جبکہ 1500 عمارتوں کو بھی تباہ کیا جاچکا ہے ۔ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طوباس میں بھی فائرنگ کر کے اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا
ٹرمپ نے روس کے ساتھ کاروبار کرنیوالے ممالک کو خبردار کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک کو خبردار کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ایک بیان میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والا ہر ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ری پبلکن رہنما روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کی قانون سازی پر کام کررہے ہیں۔
غزہ میں بارش، پناہ گزینوں کے خیمے ڈوب گئے، بچا کھچا سامان بھی پانی کی نذر
اسرائیلی فوج کی بربریت کی شکار غزہ پٹی میں موسم سرما کی پہلی بارش سے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، پناہ گزینوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے۔ فلسطینی رات گئے عارضی پناہ گاہوں میں سورہے تھےکہ اچانک تیز بارش شروع ہوگئی جس سے پناہ گزینوں کے خیموں میں پانی جمع ہوگیا، رضائیاں،کمبل سمیت فلسطینیوں کا بچا کھچا سامان بھی پانی کی نذر ہوگیا۔ مشکلات کے سامنے بے بس فلسطینیوں نے اپنی کہانی بیان کی، ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے یہ خیمے ان کے لیے بنائے تھے مگر وہ شہید ہو چکے ہیں اور اب یہ خیمے بھی تباہ ہوگئے ہیں، غمزدہ والدہ نے سوال کیا کہ اب میں کیا کروں؟ اب میں کہاں جاؤں؟
ٹرمپ سعودی ولی عہد کیساتھ ایف 35 طیاروں کی ڈیل کے قریب ہیں: بلومبرگ
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ دنوں امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاملات زیرِ بحث ہیں، جن میں مشرقی وسطیٰ کی سکیورٹی، ٹیکنالوجی اور حالیہ غزہ بحران کے تناظر میں خطے میں تعلقات کی بحالی سمیت دیگر امور شامل ہیں۔ اس حوالے سے امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہےکہ امریکی صدر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایف 35 طیاروں کی فروخت کی ڈیل کے قریب ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور دفاعی معاہدوں پر منگل کو دستخط متوقع ہیں۔ ماہرین کے مطابق محمد بن سلمان کی واشنگٹن آمد کا مقصد امریکی دفاعی اور ٹیکنالوجی شعبوں کے ساتھ تعاون بڑھانا اور سعودی عرب کی سکیورٹی و معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ ملاقات کے دوران اسرائیل سعودی عرب تعلقات کا معاملہ بھی زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ ملاقات خطے کی سیاست اور مستقبل کے تعلقات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
بہار الیکشن آغاز ہی سے منصفانہ نہیں تھا: راہول گاندھی
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بہار انتخابات کے نتائج کو حیران کن قرار دیدیا۔ راہول گاندھی نے بہار الیکشن کے نتائج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے انتخابات میں فتح حاصل نہیں کر سکے جو شروع سے ہی منصفانہ نہیں تھے
روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ
دنیاروس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ فوٹو: غیر ملکی میڈیا روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 8 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس نے 430 ڈرون اور 18 میزائلوں سے دارالحکومت کیف کو نشانا بنایا، انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے ان حملوں میں شہری آبادی ، عمارتوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی حکام نے روس کے بہت سارے ڈرونز اور میزائل مار گرانے کا دعویٰ کردیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ ڈرونز اور میزائل حملوں سے عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق کیف پر روسی حملوں میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا
ٹرمپ کا بی بی سی کیخلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف آئندہ ہفتے قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔ ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا وکلا کی رائے ہے کہ بی بی سی پرایک ارب ڈالریا اس سے زائدکاہرجانہ کیاجائے۔ہم ممکنہ طور پر بی بی سی کے خلاف امریکا میں مقدمہ دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی کے معاملے پر ابھی تک برطانوی وزیراعظم سے بات نہیں ہوئی، اس معاملے پر سر کیئر اسٹارمر سے بھی بات کروں گا۔ یاد رہے کہ بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اُن کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ کرنے پر معافی مانگ لی تاہم ادارے نے معاوضہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ بی بی سی نے گزشتہ روز یقین دہانی کرائی کہ 2024 میں نشر ہونے والی ٹرمپ کی ایڈٹ شدہ دستاویزی فلم دوبارہ نہیں دکھائی جائےگی۔
سویڈن: اسٹاک ہوم میں بس نے اسٹاپ پر کھڑے مسافروں کو روند ڈالا، 3 ہلاک
سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مسافر بس نے اسٹاپ پر کھڑے مسافروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، حادثے کے وقت بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔ سویڈش پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی تاہم بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد خاتون نے بتایا کہ حادثے سے چند لمحے قبل وہ بھی اسٹاپ پر ہی کھڑی تھی، جیسے ہی وہ دوسری بس پر سوار ہوئی تو ایک ڈبل ڈیکر بس اسٹاپ پر کھڑے مسافروں پر چڑھ دوڑی۔
ارجنٹینا: ایزیزا کے صنعتی علاقے میں زوردار دھماکا،کئی فیکٹریاں متاثر ، ویڈیووائرل
ارجنٹینا کے شہر ایزیزا کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا ہوا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔ میئر ایزیزا کے مطابق افسوسناک واقعہ اسپیگزینی انڈسٹریل پارک کے اندر پیش آیا جہاں زور دار دھماکے کے نتیجے میں متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئیں جب کہ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بھارت: شادی میں ڈانس کرتے دلہے پر چاقو سےکئی بار حملہ، ویڈیو ڈرون کیمرا سے ریکارڈ
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شادی کی تقریب میں دلہے پر حملے کے بعد افراتفری مچ گئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے امراوتی کے ایک شادی ہال میں دلہا دلہن قریبی رشتے داروں کے ہمراہ ڈانس اسٹیج پر موجود تھے، اسی دوران اسٹیج پر موجود دلہا نے کچھ لوگوں کو پیچھے جانے کیلئے دھکا دیا جس پر جتیندر بخشی نامی شخص نے طیش میں آکر دلہے پر چاقو سے کئی بار حملہ کیا اور پھر ساتھیوں کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔
برطانیہ میں نامعلوم شخص جعلی ایڈمرل بن کر تقریب میں پہنچ گیا، فوجیوں کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے
برطانیہ میں ایک شخص نے نیوی کے جعلی ایڈمرل کا روپ دھار کر جنگ عظیم میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔ برطانوی اخبار کے مطابق یہ شخص اتوار کے روز شمالی ویلز کے شہر لینڈڈنو میں ایک تقریب میں جنگی یادگار پر سلامی دیتے ہوئے نظر آیا، اس نے ریئر ایڈمرل کی وردی پہن رکھی تھی جس پر 12 تمغے لگے ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم وہ ماضی میں بھی مختلف یادگاری تقریبات میں شرکت کرتا رہا ہے۔ رائل نیوی نے اس اقدام کو ’سابق فوجیوں کی توہین‘ اور ممکنہ طور پر 1894 کے یونیفارمز ایکٹ کے تحت جرم قرار دیا ہے۔ یہ ایکٹ اُن افراد کو فوجی وردی پہننے سے روکتا ہے جنہوں نے کبھی مسلح افواج میں خدمات انجام نہیں دیں۔
امریکا میں سزائے موت پانے والے قیدی کی جان آخری لمحے پر بچ گئی
امریکا میں سزائے موت کے قیدی ٹرومین ووڈ کی سزا پر عمل درآمد سے چند منٹ قبل ہی اس کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔ ریاست اوکلاہوما کے ریپبلکن گورنر کیون اسٹِٹ نے پیرول بورڈ کی سفارش قبول کرتے ہوئے ٹرومین ووڈ کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ یہ گورنر کیون اسٹٹ کے تقریباً سات سالہ دور میں صرف دوسری بار ہے کہ انہوں نے کسی قیدی کی سزا کم کی ہو۔ اس سے چند گھنٹے قبل امریکی سپریم کورٹ نے ٹرومین ووڈ کے وکلا کی جانب سے سزائے موت رکوانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ 46 سالہ ٹرومین ووڈ کو 2002 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ایک 19 سالہ لڑکی کے قتل کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ مجرم کے وکلا نے یہ تسلیم کیا کہ وہ ڈکیتی میں شامل تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اصل قاتل اس کا بھائی تھا جسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ 2019 میں جیل ہی میں انتقال کر گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 بچے شہید کردیے، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد
اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، صیہونی فوج نے آج پھر غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس میں فضائی حملے کردیے ، توپ خانے سے گولا باری کی گئی۔ قابض فوج نے مغربی کنارے میں بھی 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ مسلسل خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو نازک قرار دیدیا۔ انہوں نے مکمل امن کے لیے معاہدے کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔ دوسری جانب غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں ملی ہیں ، خان یونس سے اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد کرلی گئی جو آج اسرائیل کے حوالے کی جائے گی
بی بی سی نے ٹرمپ کی تقریرکی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی، معاوضہ دینے سے انکار
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اُن کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ کرنے پر معافی مانگ لی تاہم معاوضہ دینے سے انکار کردیا۔ بی بی سی نے تسلیم کیا کہ 6 جنوری 2021 کی ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ ایسا غلط تاثر پیدا ہوا جیسے ٹرمپ نے براہِ راست تشدد پر اکسانے کی اپیل کی ہو۔ بی بی سی نے واضح کیاکہ ادارہ غلط ایڈیٹنگ پر افسوس کا اظہار کرتا ہے، ساتھ ہی یقین دہانی کرائی کہ 2024 میں نشر ہونے والی ٹرمپ کی ایڈٹ شدہ دستاویزی فلم دوبارہ نہیں دکھائی جائےگی۔ بی بی سی کے مطابق اس معاملے پر ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی اور ہیڈ آف نیوز ڈیبرہ ٹرنس پہلے ہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں
بھارت کو نئی دہلی دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی، مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ انہوں نے بھارت کو نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ کینیڈا میں جی سیون اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت خود اچھی تحقیقات کی صلاحیت رکھتا ہے اسی لیے بھارت کو ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ واشنگٹن میں اچھے معاہدوں پر دستخط ہونےکی امید ظاہر کردی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد اگلے ہفتے دورہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ معاہدوں سے متعلق کچھ چیزیں ہیں جن کو حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے۔
امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان سے بھی اخراجاتی بل منظور
امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔ ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے بل کی مخالفت کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بل دستخط کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیج دیاگیا۔ عارضی فنڈنگ بل کی منظوری سے یکم اکتوبر سے جاری امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں
برطانیہ میں مختلف مقامی انتخابات میں لیبر پارٹی کی متوقع ہار سے قبل ہی سر کیئر اسٹارمر کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ نئے وزیراعظم کے لیے وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ اور وزیر داخلہ شبانہ محمود کے نام سر فہرست ہیں۔ وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ قیادت کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کریں گے، وزرا پر حملوں کی اجازت نہیں دی، ان کے خلاف بریفنگز بھی ناقابل قبول ہیں۔ دوسری جانب ویس اسٹریٹنگ نے قیادت کا امیدوار بننے کی تردید کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی 2024 کے بعد وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کی مقبولیت انتہائی کم ہوگئی ہے۔
امریکا میں کرنسی سے متعلق 232 سال بعد اہم فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا
امریکا میں ایک پینی کا سکہ 232 سال بعد ختم کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ٹریژری نے پینی کی تیاری بند کردی اور ریٹیلرز گاہکوں کو ناراض کیے بغیر لین دین کی کوشش میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد امریکا میں ایک سینٹ کے سکّے (پینی) کی تیاری روک دی گئی ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر کے اسٹورز، پیٹرول پمپ اور فاسٹ فوڈ چینز کو نقدی لین دین میں نئی مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی بڑی کمپنیوں جیسے والمارٹ، ٹارگٹ اور کروگر نے صارفین سے درست تبدیلی لانے یا ڈیجیٹل ادائیگیوں پر زور دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینی ختم کرنے کا فیصلہ لاگت بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ایرانی دارالحکومت تہران میں پانی کا شدید بحران، شہر خالی کرنے کی نوبت آگئی
ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا۔ ایرانی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پرشکیان نےکہا کہ آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کے آخر یا دسمبر کے شروع میں تہران میں پانی کی راشننگ شروع کریں گے اور راشننگ کے دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران خالی کرانا پڑسکتا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی ہے اور لوگوں اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس سال ایران میں بارش میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ایران کے کئی صوبوں میں 50 سے 80 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے اور ملک کے دیگر کئی علاقے بھی خشک سالی کا سامنا کررہے ہیں۔
ترکیے کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ، عملے سمیت 20 افراد سوار تھے
انقرہ: ترک وزارتِ دفاع کے مطابق ترکیے کا ایک سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔ وزارتِ دفاع نے بتایا کہ طیارہ آذربائیجان سے اڑان بھرنے کے بعد ترکیے واپس جا رہا تھا جب وہ جارجیا کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ترک حکام نے حادثے کی وجہ یا ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں، مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں ترک اور آذری دونوں ممالک کے فوجی اہلکار سوار تھے۔ ترک وزارتِ دفاع نے تصدیق کی کہ طیارے میں عملے سمیت 20 ترک اہلکار سوار تھے، تاہم دیگر قومیتوں کے ممکنہ مسافروں کے بارے میں معلومات نہیں دی گئیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیجز میں طیارے کو تیزی سے زمین کی جانب گرتے ہوئے اور پھر آگ کے شعلوں کی زد میں آتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم ان ویڈیوز کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
اسلام آباد خود کش دھماکا: اقوام متحدہ کا دہشتگردی کے مرتکب افرادکو انصاف کےکٹہرے میں لانےکا مطالبہ
اقوام متحدہ نے اسلام آباد میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں خود کش حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا کی۔ انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں خودکش حملےکے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں منگل کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری کے نزدیک زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ خودکش حملہ آور کے اعضا اڑ کر کچہری کے اندر جاگرے۔
محمود عباس اور میکرون کی ملاقات: فلسطینی آئین بنانےکیلئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق
فلسطینی صدر محمود عباس کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات میں فلسطینی آئین بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہو گیا۔ پیرس میں ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان غزہ امن معاہدے کے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر میکرون اور صدر محمود عباس نے ریاست فلسطین کو مضبوط کرنے کے لیے فلسطینی آئین کی تیاری اور اس کی معاونت کے لیے مشترکہ کمیٹی فوری بنانے پر اتفاق کیا جس کے بعد صدر محمود عباس نے فلسطینی آئین کا مسودہ صدر میکرون کو پیش کیا۔ فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق فلسطینی ریاست کی مضبوطی کے لیے حکومتی ڈھانچے میں اصلاحات ناگزیر ہیں تاکہ ایک خودمختار ریاست وجود میں آئے۔ یاد رہے کہ فرانس نے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
غزہ:کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی صدر کی منظوری سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ویڈیو: چین میں چند ماہ قبل ٹریفک کیلئے کھولے جانے والا پل گرگیا
بیجنگ: چین میں چند ماہ قبل ٹریفک کیلئے کھولے جانے والے پل کا ایک حصہ گرگیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے سچوان میں 758 میٹر طویل ہونگ چی پل اچانک منہدم ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 روز قبل پل میں دراڑیں پڑانا شروع ہوگئی تھیں جس کے بعد منگل کے دن پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس پل کو چند ماہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا جب کہ حادثے کے بعد حکام نےقریبی پلوں کی ہنگامی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دہلی کار دھماکےکی تحقیقات پر سوالات اٹھا دیے
کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے ایچ ڈی راگناتھ نے دہلی کار دھماکے کی تحقیقات پر مودی حکومت پر سوالات اٹھا دیے۔ راگناتھ نے کہا کہ کار میں سی این جی سلنڈر دھماکےکی جگہ پر وزیر داخلہ کا دورہ غیر متوقع تھا۔ انہوں نے کہا کہ امونیم نائٹریٹ کی باقیات کی تحقیقات غلط طریقے سے کی گئی کیونکہ اس علاقے کو سیل نہیں کیا گیا تھا۔ راگناتھ نے سوال اٹھایا کہ جب دہلی میں سی سی ٹی وی کی وسیع نگرانی ہے تو کئی گھنٹے بعد بھی کار سے متعلق معلومات جاری کیوں نہیں کی گئیں۔
ٹرمپ کی برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستاویزی فلم میں ان کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے پر بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دیدی۔ امریکی صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایک ارب ڈالر ہرجانے کی قانونی کارروائی کرنےکا کہا اور بی بی سی کو دستاویزی فلم ہٹانے اور معافی کے لیے جمعے تک کا وقت دیا تھا۔ امریکی صدر کے وکیل نے بی بی سی سے کہا ہے کہ وہ جھوٹے، ہتک آمیز، تحقیر آمیز اور اشتعال انگیز بیانات واپس لے اور معافی مانگے یا ایک ارب ڈالر ہرجانے کے لیے قانونی کارروائی کا سامنا کرے۔
امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاون ختم کرنے کیلئے بل سینیٹ سے منظور
امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے سینیٹ نے بل کی منظوری دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد 41 دن تک جاری رہنے والے شٹ ڈاؤن کے خاتمے اور حکومت چلنے کے درواذے کُھل گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 40 ووٹ آئے جن میں سے اپوزیشن ڈیموکریٹ کے 8 اراکین نے بھی بل کی حمایت کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق سالانہ اخراجاتی بل کی ایوان نمائندگان سے حتمی منظوری ہونا ابھی باقی ہے، جہاں حکمران جماعت ری پبلکن کا کنٹرول ہے۔ رپورٹ کے مطابق 41 روز سے جاری شٹ ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں سرکاری ملازمین بنا تنخواہ کام کر رہے ہیں، خوراک کی امداد معطل اور ملکی فضائی سفر بری طرح متاثر ہے۔
حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کیلئے ڈرون استعمال ہوگا
حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے ڈرون استعمال کیا جائے گا۔ سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل کے مطابق روایتی گاڑیوں سے میڈیسن یا سیمپلز منتقلی میں ڈیڑ ھ سے 3 گھنٹے کا وقت لگتا ہے لہٰذا ڈرون کے ذریعے یہ دورانیہ 5 سے 10منٹ تک محدود ہوجائے گا۔
’ٹرمپ قانون کو سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں‘، امریکا کے سینئر ترین جج احتجاجاً مستعفی
واشنگٹن: امریکی جج نے صدر ٹرمپ کے قانون پر حملے کےخلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ بطور جج 50 سالہ سروس کے بعد وفاقی جج مارک ایل وولف نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دیا کہ اب خاموش رہنا ناقابلِ برداشت ہے۔ امریکی وفاقی جج مارک ایل وولف نے اخبار میں مضمون لکھا کہ عدلیہ جمہوریت کے تحفظ کی علامت ہے، ٹرمپ قانون کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کررہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی عدالت کے جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قانون کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ دے دیا۔ جج وولف نے لکھا کہ ٹرمپ مخالفین کو نشانہ بنا رہے ہیں، وہ اپنے حامیوں اور سرمایہ کار دوستوں کو سزا سے بچا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مارک ایل وولف کو صدر رونالڈ ریگن نے 1985میں جج مقرر کیا تھا۔
ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 300 افراد لاپتہ
ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی کا بتانا ہے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ تین دن قبل پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا اور 300 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 10 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک کشتی میں میانمار، روہنگیا اور بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے جبکہ دو دیگر کشتیوں کے بھی لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا آنے والے 300 سے زائد افراد پہلے ایک بڑے جہاز میں سوار تھے، بعد میں انھیں 100،100کی تین چھوٹی کشتیوں پر منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے
ٹیرف سے اضافی آمدن، ٹرمپ کا امریکیوں کو فی کس 2 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کو ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدن میں سے زیادہ تر شہریوں کو کم از کم 2 ہزار ڈالر بطور ڈیویڈنڈ ادا کیے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ امریکیوں کو ڈیویڈنڈ ادا کرنے کا اعلان کیا تاہم یہ واضح کردیا کہ زیادہ آمدن والے امریکی اس سے محروم رہیں گے۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں اور بہت جلد اپنے 37 کھرب ڈالر کے بھاری قرضے کی ادائیگی شروع کریں گے۔ ہر شخص کو (زیادہ آمدنی والے افراد کے علاوہ) کم از کم 2 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے
ایران میں بدترین خشک سالی، تہران کے بعد مشہد میں بھی پانی کی شدید قلت
ایرانی میں شدید خشک سالی کے باعث دار الحکومت تہران کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں بھی پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں پانی کا ذخیرہ 3 فیصد سے بھی نیچے آگیا ہے۔ مشہد شہر میں پانی فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ مشہد شہر کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ اب 3 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے، مشہد شہر میں پانی کا انتظام کرنا اب ایک ضرورت بن گئی ہے
غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگےگا، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے اسرائیل کے مؤقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے واضح کیا ہےکہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں ترکیے کے فوجی دستوں کے شامل کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل اس سلسلے میں امریکا پر بھی واضح کرچکا ہے کہ غزہ میں تعینات ہونے والے فوجی دستوں میں ترکیے کی فوج کو بالکل قبول نہیں کیا جاسکتا۔ صحافیوں سے گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم آفس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگےگا
جنوبی امریکی ملک ایکواڈورکی جیل میں ہنگامہ، 31 افراد ہلاک
جنوبی امریکی ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈورکی مچالا جیل میں صبح کے وقت ہنگامے ہوئے جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جب کہ اس دوران 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنگاموں کے بعد مچالا جیل سے 27 افراد کی لاشیں ملیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حکام جیل میں ہونے والے اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں تاکہ معلوم کیا جائے کہ ہلاک ہونے والوں کی موت کی وجوہات کے بارے میں مزید پتا لگایا جائے۔
نئی دہلی ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول نظام میں خرابی، سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور ملک بھر میں فضائی ٹریفک بری طرح متاثر ہے۔ بھارتی میڈیا نے فلائٹ ڈیٹافراہم کرنے والی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والی تقریباً 95 فیصد پروازوں کو اوسطاً 55 منٹ کی تاخیر کا سامنا ہے جبکہ آنے والی 69 فیصد پروازیں بھی تاخیر سے پہنچ رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز مجموعی طور پر 800 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ کم از کم 20 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری تباہ کرنےکا حکم
اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں فوج کو حکم دیاکہ جتنا جلدی ہوسکے، غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے اسے تباہ کردیا جائے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں ان کے خلاف خفیہ سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ ادھر صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض فوج نے شجاعیہ میں ڈرون حملہ کرکے بچے کو شدید زخمی کردیا۔
قازقستان نے معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی: ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ قازقستان نے باضابطہ طور پر معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جس میں قازقستان کے صدر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قازقستان باضابطہ طور پر معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہوگیا ہے۔
فلپائن میں ہولناک سمندری طوفان سے تباہ کاریاں، 140 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
فلپائن میں ہولناک سمندری طوفان کالمیگی نے وسطی علاقوں کو تباہ کر دیا، مختلف حادثات میں 140 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ فلپائن کے شہر سیبو میں سیلاب نے مکانات، گاڑیاں اور کنٹینرز بہا دیے، کلمیگی طوفان کو 2025 کا سب سے خطرناک طوفان قراردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق طوفان کے باعث 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے سب کچھ تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ صورت حال خراب ہونے کے باعث صدر مارکوس نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
ویڈیو: چور خاتون نے دکاندار کی آنکھوں میں مرچوں کا اسپرے کردیا، دکاندار نے تھپڑوں کی بارش کردی
بھارت میں ایک دکاندار نے کمال حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے چوری کی واردات کو ناکام بنادیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ احمد آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون چوری کی نیت سے جیولر کی دکان میں داخل ہوئی۔ دکاندار سے بات چیت کے بعد خاتون نے مرچوں کا اسپرے دکاندار کی آنکھوں میں کردیا تاہم خاتون کے اس اچانک حملے سے خوش قسمتی سے دکاندار بچ گیا اور حاضر دماغی سے خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اسے 17 تھپڑ جڑ دیے۔ بعدازاں دکاندار نے خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اسے دکان سے باہر نکال دیا۔ واقعہ کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے پر ریکارڈ ہوگئی جب کہ سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خاصی وائرل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دکاندار نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروانے سے انکار کردیا جب کہ پولیس نے خاتون کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
امریکی فوجی اڈے پر پہنچنے والا مشکوک پیکٹ کھولنےسے متعدد افراد بیمار
واشنگٹن: امریکی فوجی اڈے پرمشکوک پیکٹ کھولنے سے متعدد افراد بیمار ہوگئے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میری لینڈ میں امریکی فوجی اڈے پر ایک مشکوک پیکٹ پہنچا جسے کھولنے کے بعد متعدد افراد کے بیمار ہونے کی اطلاعات ملیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فوجی اڈے پر پہنچنے والے مشکوک پیکٹ میں سفید پاؤڈر تھا تاہم بیمار افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فوجی اڈے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کے مشکوک پیکٹ کھولنےکے بعد فوجی اڈے پر ایک عمارت کو خالی کرا دیا گیا تھا جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس فوجی اڈے پر صدر، نائب صدر اورکابینہ ارکان اکثر جاتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز اس فوجی اڈے پر موجود تھے۔
امریکا کا کیریبین میں منشیات اسمگل کرنے والی کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
واشنگٹن: امریکی فوج نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کیریبین میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں منشیات اسمگل کرنے والے 3 افراد مارے گئے۔ امریکی وزیر جنگ کے مطابق یہ حملہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا اور کارروائی میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
شامی نژاد راما دواجی منفرد شناخت کے ساتھ نیویارک کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئیں
نیویارک کی نئی خاتون اول نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ راما دواجی اگرچہ انتخابی مہم کے دوران منظرِ عام سے دور رہیں لیکن ممدانی کی مہم کی شناخت وضح کرنے اور سوشل میڈیا موجودگی کو مضبوط بنانے میں اُن کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔ 28 سال کی راما دواجی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ ہیں، ٹیکساس میں پلی بڑھیں، دبئی میں تعلیم حاصل کی اور صرف 4 برس قبل نیویارک منتقل ہوئیں۔ اس غیر روایتی پس منظر کے باوجود وہ اب نیویارک سٹی کی تاریخ کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئی ہیں۔
بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ
بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا، 243 حلقوں میں سے 121 میں آج اور دیگر میں منگل کو ووٹنگ ہوگی۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کےلیے کڑا امتحان ہے، پاکستان سے جنگ ہارنے پر مودی کی ملک بھر میں رسوائی ہوئی ہے۔ مودی کو امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانےکے اثرات سے معاشی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔
ٹرمپ نے 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کردیے
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نےجرائم میں ملوث 80 ہزار تارکین وطن کے ویزے منسوخ کر دیے۔ سینئرامریکی اہلکار کے مطابق زیادہ تر ویزوں کی منسوخیاں تشدد، چوری اور نشے میں ڈرائیونگ کے مقدمات کی وجہ سے ہوئیں
ظہران ممدانی کی تاریخی جیت، ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیے
نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت پر صدر ٹرمپ کو ہتھیار ڈالنا پڑگئے۔ امریکی صدر نے پالیسی یوٹرن لیتے ہوئے نیویارک کے نئے منتخب میئر سے تعاون کا اعلان کردیا۔ ٹرمپ نے الیکشن سے پہلے خبردار کیا تھا کہ ممدانی منتخب ہوئے تو وہ انہیں منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیں گے تاہم اب ان کا کہنا ہےکہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہرکا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتا ہے
اسرائیلی وزیراعظم نیویارک آئے تو انہیں گرفتار کرا دونگا، زہران ممدانی
نیویارک کی تاریخ میں پہلے مسلم میئر منتخب ہونے والے زہران ممدانی نے ایک جرات مندانہ بیان دے کر نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ فلسطینیوں کے لیے کھل کر آواز اٹھانے والے اس نوجوان رہنما نے اعلان کیا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نیویارک آئے تو وہ انہیں گرفتار کرائیں گے۔ زہران ممدانی نے اپنی انتخابی مہم میں کئی عوام دوست وعدے کیے ہیں، جن میں مفت بس سروس، کرایوں میں منجمدی، شہر کے زیرِ انتظام سپرمارکیٹس اور بچوں کی مفت نگہداشت شامل ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیویارک آئے تو انہیں گرفتار کرا دونگا، زہران ممدانی
نیویارک کی تاریخ میں پہلے مسلم میئر منتخب ہونے والے زہران ممدانی نے ایک جرات مندانہ بیان دے کر نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ فلسطینیوں کے لیے کھل کر آواز اٹھانے والے اس نوجوان رہنما نے اعلان کیا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نیویارک آئے تو وہ انہیں گرفتار کرائیں گے۔ زہران ممدانی نے اپنی انتخابی مہم میں کئی عوام دوست وعدے کیے ہیں، جن میں مفت بس سروس، کرایوں میں منجمدی، شہر کے زیرِ انتظام سپرمارکیٹس اور بچوں کی مفت نگہداشت شامل ہیں۔
اسلامو فوبیا کا خاتمہ کریں گے، مسلمان ہونے پر فخر ہے، زہران ممدانی نے خطاب میں ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
نیویارک کے میئر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی تاریخی فتح کا اعلان کر دیا۔ انتخابی نتائج آنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ممدانی نے کہا،”دوستو! مستقبل اب ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہم نے ایک سیاسی بادشاہت کا خاتمہ کر دیا ہے۔” انہوں نے اپنے حریف اینڈریو کومو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کہ “ان کی نجی زندگی کے لیے میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، لیکن آج کے بعد ان کا نام لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ہم ایک نئے دور کی سیاست شروع کر رہے ہیں، ایسی سیاست جو چند لوگوں کے نہیں بلکہ سب کے لیے ہے۔
ٹرمپ نے اپنی جماعت کے امیدوار کے زہران ممدانی سے ہارنے کی وجہ بتا دی
نیویارک کے میئر کے تاریخی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور مہم اور حمایت کے باوجود ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلم امیدوار زہران ممدانی نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیویارک سٹی کے میئر کا عہدہ جیت لیا۔
غزالہ ہاشمی امریکا میں ریاستی سطح کے الیکشن جیتنے والی پہلی مسلم خاتون بن گئیں
ڈیموکریٹ پارٹی کی رہنما غزالہ ہاشمی نے ورجینیا کے لیفٹیننٹ گورنر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ عالمی میڈیا کے مطابق وہ ریاستی سطح پر منتخب ہونے والی امریکہ کی پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔ امریکہ میں ریاستی سطح پر جاری انتخابات میں آج 2 بار تاریخ رقم ہوئی ہے۔ دنیا کا داراحکومت کہلائے جانے والے شہر، نیویارک، کی حکمرانی ایک مسلمان میئر کے حصے میں آئی ہے۔ دوسری تاریخی واقعہ غزالہ ہاشمی کی فتح ہے۔ انہوں نے ریپبلکن امیدوار جان ریڈ کو شکست دی، جو ورجینیا کی تاریخ میں ریاستی سطح پر الیکشن لڑنے والے پہلے ہم جنس پرست امیدوار تھے۔
ظہران ممدانی کے مقابلے ریپبلکن امیدوار کو شکست، ٹرمپ نے 2 وجوہات بتادیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میئر کے الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کو ظہران ممدانی کے مقابلے شکست کی 2 وجوہات بتا دیں۔ نیویارک کے میئر کے لیے ہونے والے الیکشن میں ٹرمپ اور ریپبلکن امیدوار کو جھٹکا لگا ہے اور ٹرمپ کی بھرپور مخالفت کے باجود ڈیموکریٹ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے۔ الیکشن نتائج آنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ووٹرز کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات ہیں، ایک وجہ یہ کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا اور دوسری وجہ امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن ہے۔
ظہران ممدانی میئر بنے تو نیویارک کو فنڈز دینا مشکل ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو ان کے لیے نیو یارک شہرکو وفاقی فنڈز دینا مشکل ہو جائے گا۔ ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر نیویارک کو کوئی کمیونسٹ چلائے گا تو وہاں فنڈ بھیجنا صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا۔ ٹرمپ نے ظہران ممدانی کا موازنہ سابق میئر بل ڈی بلاسیو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ بل ڈی بلاسیو ناکام میئر تھا لیکن ظہران ممدانی اس سے بھی زیادہ خراب کارکردگی دکھائے گا۔
سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ امریکی ٹی وی پروگرام 60 منٹس میں اینکر نے سوال کیا کہ کیا سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوجائے گا؟ اینکر کے سوال پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ انہیں لگتا ہےکہ سعودی عرب ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوجائےگا، ہم حل نکال لیں گے۔ دو ریاستی حل پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ آیا یہ دو ریاستی حل ہوگاکیونکہ یہ اسرائیل اور مجھ پر منحصر ہے۔
امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ملک کسی کو بتائے بغیر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، یہ تجربات زمین میں بہت گہرائی میں ہوتے ہیں جس سے صرف لرزش سی محسوس ہوتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا لیکن ایٹمی تجربات کر کے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی کارکردگی جانچنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے بیان کی تردید کر دی اور کہا کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے چین کی ایٹمی حکمت عملی صرف دفاعی رہی ہے۔
بھارت: معروف خاتون صحافی رعنا ایوب کو قتل کی دھمکیاں
معروف بھارتی صحافی رعنا ایوب اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی نمبر سے ویڈیو اور فون کالز کے ذریعے دھمکیوں میں ملزم نے مطالبہ کیا کہ رعنا ایوب 1984 کے سکھ فسادات پر کالم لکھیں، ورنہ انجام بھگتیں۔ دوسری جانب تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (CPJ) نے بھارتی حکام سے رعنا ایوب اور ان کے خاندان کا تحفظ فوری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے مزید کہا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد اور خوف کی فضا ناقابلِ قبول ہے، بھارتی حکومت ذمہ دار عناصر کی فوری شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنائے۔
نیو یارک میں میئر کا الیکشن آج، مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدواروں میں مقابلہ
امریکی تاریخ میں پہلی بارنیویارک میئر کے الیکشن پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ڈیموکریٹک اور مسلم امیدوار ظہران ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن حریف کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو سے ہے۔ پولنگ سے پہلے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے حامیوں کےساتھ بروکلین بریج سے سٹی ہال تک مارچ کیا۔ اپنے خطاب میں ظہران ممدانی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مخالفت کو اپنی طاقت قراردیا۔ انہوں نےکہا کہ انکی توجہ نیویارک میں رہائش پرآنیوالے اخراجات کم کرنے پر ہے۔ ممدانی نے نیو یارک میں ریلی کے دوران شہریوں سے ووٹ کی اپیل کردی۔
ترکیہ میں غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج، پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور اسرائیلی فوج کے انخلاکا مطالبہ کرےگا
ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ امن منصوبے پر مشاورتی اجلاس آج ہونے جارہا ہے، اجلاس میں پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خا رجہ اسحاق ڈار کریں گے ۔ اجلاس میں سعودی عرب،قطر،امارات ، انڈونیشیا، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے، یہ اجلاس جنگ بندی پر عملدر آمد اور انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔
غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں، اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےکہا ہے کہ وہ غزہ میں اپنی فوج کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیں گے اور حماس کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھیں گے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے کچھ حصوں میں اب بھی حماس کے مراکز موجود ہیں جنہیں مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ رفح اور خان یونس میں حماس کے مراکز ہیں جنہیں جلد ختم کر دیا جائے گا۔
حماس نے غزہ امن معاہدےکے تحت مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالےکردیں
دنیاحماس نے غزہ امن معاہدےکے تحت مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالےکردیں حماس نے غزہ امن معاہدےکے تحت مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالےکردیں فوٹو: امریکی میڈیا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاشوں کو شناخت کے عمل کےلیے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیا گیا۔ حماس اس سے قبل 17 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالےکرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی
افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق زلزلےکے جھٹکے افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ مزار شریف میں زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لوگ آدھی رات میں گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑنے لگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں۔
اٹلی: برفانی تودے کی زد میں آکر 5 جرمن کوہ پیما ہلاک
اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول میں برفانی تودے کی زد میں آکر 5 جرمن کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دو مختلف واقعات میں ہلاک پانچوں جرمن کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق مرنے والوں میں ایک خاتون کوہ پیما بھی شامل ہیں۔ اٹلی کے ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ مرنے والی خاتون کے والد بھی اس حادثے کا شکار ہوئے، اور پانچ افراد میں وہ بھی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا لیکن ویڈیو کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے تعلق نہیں ہے اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو بنانے والے شخص نے خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور مجھے سعودی عرب کے کسی منصوبے کا علم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیوکو دنیابھر میں 5کروڑسے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی
پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ امریکی میڈیاکے مطابق یوکرین کو امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے سےمتعلق حتمی فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے امریکی اور یورپی حکام کے مطابق پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس کو آگاہ کیا ہے کہ یوکرین کو میزائل دینے سے امریکی دفاعی ذخائر پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے حال ہی میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ وہ یہ میزائل یوکرین کو نہیں دینا چاہتے۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، تازہ کارروائیوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے آج پھر شمالی اور جنوبی غزہ میں فضائی حملے کردیے جس کے نتیجے میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ترکیے نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا، اس حوالے سے پیر کو غزہ سے متعلق اجلاس بلالیا۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ادھر حماس کی جانب سے 2 یر غمالیوں کی لاشوں کی واپسی کے بعد اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کردیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک 15 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جاچکا ہے تاہم حماس کے پاس کُل 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔
اسرائیلی پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے: انروا
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سخت پابندیوں سے فلسطینیوں کو خوراک و پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ادارے نے صاف پانی تک محفوظ طریقے سے رسائی ہر شہری کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے غزہ میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار بے گھر فلسطینیوں کو پانی فراہم کیا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ غزہ میں ہزاروں خاندان اب بھی خوراک، پانی اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی شدید کمی کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل نے انسانی امداد کی ترسیل پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکمنامے کا اہم حصہ کالعدم قرار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار دے دیاگیا۔ رواں برس مارچ میں جاری ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم اب وفاقی انتخابات سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کا اہم حصہ امریکی وفاقی جج نےکالعدم قرار دے دیا ہے۔
سوڈان: دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کا اسپتال پر حملہ، 460 افراد کو قتل کردیا
خرطوم: سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر میں حملہ کرتے ہوئے پورے شہر پر قبضہ کرلیا اور اس دوران 2 ہزار افراد کو قتل بھی کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے 26 اکتوبر کو سوڈانی فوج کا گڑھ سمجھے جانے والے شہر الفشر پر حملہ کرتے ہوئے قبضہ کیا۔ سوڈانی حکومت کے مطابق شہر میں اب تک کم از کم 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ امدادی تنظیموں نے عام شہریوں کے قتل، فرار کے دوران حملوں، گھروں پر چھاپوں اور اجتماعی پھانسیوں کی مصدقہ اطلاعات دی ہیں۔
سعودی عرب نے عمرہ ویزا پالیسی میں اہم تبدیلی کردی
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزہ ملنےکے ایک ماہ کے اندر سفر لازمی قرار دیا ہے، وزارت کے مطابق ویزا اجراء کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں ویزاخود بخود منسوخ ہو جائے گا۔ نئے قانون کے تحت ویزا ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے سے قبل کی مدت 3 ماہ سے گھٹا کر ایک ماہ کی گئی ہے تاہم سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد عازمین کو قیام کے لیے پہلے کی طرح 3 ماہ کا وقت ہی ملے گ
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مسترد کردیا
امریکی سینیٹ نے علامتی اقدام اٹھاتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مستردکردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ کی جانب سے استعمال کردہ ایمرجنسی پاورز کو ختم کرنے کے لیے سینیٹ کی جانب سے علامتی اقدام کرتے ہوئے قرارداد پاس کی گئی تاہم اس قرارداد پر عمل لازم نہیں۔ تمام ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیا اور مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں صدر ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے 4 اراکین بھی شامل تھے، اس طرح 47 کے مقابلے میں 51 ووٹ ڈالے گئے۔ اس سے پہلے سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے اُن اختیارات کے خلاف ووٹ کیا تھا جن کے تحت صدر ٹرمپ نے برازیل پر 50 اور کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔
ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا اور یہ عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے لکھاکہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں، روس کا دوسرا نمبر جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔
امریکا اور چین کے درمیان بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوچکا، ٹرمپ کی شی جن پنگ سے ملاقات میں گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں 6 سال بعد اہم ملاقات ہوئی ہے۔ امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے مکالمہ کیا کہ آپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی۔ امریکی صدر نے چین کے ساتھ طویل مدتی بہترین تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان پہلے ہی بہت سی چیزوں پر اتفاق ہوچکا ہے تاہم مزیدکچھ معاملات پر آج اتفاق ہو جائے گا۔ انہوں نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکاکو ایک دوسرے کا دوست ہونا چاہیے، دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے مسائل پر کھلے دل سے گفتگو ضروری ہے
زیر آب پوسیڈون وہیکل ہتھیار، روس کا دنیا کے سب سے طاقتور میزائل تجربے کا دعویٰ
روس نے زیر آب وہیکل ہتھیار پوسیڈون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے زیرآب پوسیڈون وہیکل ہتھیار Poseidon کا کامیاب تجربہ کیا ہے اور اس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ اس ہتھیار کو روکنا ناممکن ہے جب کہ رفتار اور گہرائی تک جا کر مارکرنے میں دنیا میں کوئی بھی اس کی برابری نہیں کرسکتا۔ روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پوسیڈون کی قوت بین البراعظمی میزائل سرمت (Sarmat) سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے: چینی صدر کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان
چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو میں چینی صدر نے کہا کہ چین کی معیشت ایک سمندر کی طرح ہے، چین ہر قسم کے خطرات اورچیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم چین کبھی بھی کسی ملک کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کرتا اور اپنے کام کو بہتر کرنے پر توجہ دیتا ہے۔
اسرائیل نے غزہ پر حملوں سے قبل امریکی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا، اسرائیلی میڈیا
اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ حملوں سے قبل امریکا کو اپنے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حکومت نے غزہ پر حملوں سے قبل امریکی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا تاہم امریکا کی جانب سے تاحال اس دعوے کی باضابطہ طور پر تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے حکم کے بعد صیہونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، ایک میزائل الشفاء اسپتال کے پیچھے گرا۔ حملے سے اسپتال کے اندر مریضوں اور طبی عملے میں شدید خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی۔
اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، حماس نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کردی
فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باعث مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش اور اس کی حوالگی کے عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے گزشتہ روز ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے بعد یہ عمل مؤخر کر دیا گیا۔ حماس نے اپنے بیان میں اسرائیلی بمباری کو شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا
مودی کے زخم تازہ ہوگئے، ٹرمپ نے پھر پاک بھارت جنگ میں7 طیاروں کےگرنےکا ذکر چھیڑ دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھرپاک بھارت جنگ میں 7 طیارے مار گرائے جانے کا تذکرہ کردیا۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بزنس لیڈر سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 7 نئے اور خوبصورت طیارے مارگرائے گئے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے زیادہ تر جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں اور اسطرح انہوں نے دنیا کی بہت خدمت کی ہے۔
حماس یاکسی اور نے اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا تھا، اسرائیل سے جواب کی توقع تھی، جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں حماس یاکسی اور نے اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا تھا اور اسرائیل سے جواب کی توقع تھی۔ جے ڈی وینس نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کہیں معمولی جھڑپیں نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ حماس یا غزہ کے اندر کسی اور گروپ نے ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا اور ہمیں توقع تھی کہ اسرائیل اس کا جواب دے گا۔ نائب امریکی صدر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امن برقرار رہے گا۔ دوسری جانب حماس نے رفح کے قریب ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 50 کو زخمی کردیا تھا۔
یو اے ای: خاتون کو چکما دیکر ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنیوالےچور 3 گھنٹے میں گرفتار
فجیرہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خاتون سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنے والے2 چوروں کو 3 گھنٹے کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ اماراتی حکام کے مطابق فجیرہ میں 2 چوروں نے خاتون کو چکما دے کر اس سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم کی رقم چرالی تھی۔ اماراتی حکام نے بتایا کہ خاتون بینک سے رقم نکال کر گاڑی میں گھر جارہی تھی جس دوران دونوں چور بینک سے خاتون کی گاڑی کا پیچھا کرتے رہے۔ حکام کے مطابق قریب پہنچ کر ایک ملزم نے خاتون کو کہا کہ گاڑی کے ٹائر میں خرابی ہے، خاتون گاڑی روک ٹائر دیکھنے نکلیں تو دوسرا چور گاڑی سے رقم اٹھاکر فرار ہوگیا۔
فرانس کی قطر و امارات کو رافیل طیاروں کی فروخت اور پاکستانی پائلٹس کی تربیت سے بھارت پریشان
فرانس کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات کو رافیل طیاروں کی فروخت سے بھارت پریشان ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات کو جدید رافیل لڑاکا طیاروں کی فروخت نے بھارتی فضائیہ کے لیے نئے اسٹریٹیجک خدشات کو جنم دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان دونوں ممالک نے پاکستانی اور ترک پائلٹس کو رافیل اور میراج طیاروں پر تربیت کی اجازت دی جس سے بھارتی فضائیہ کی خفیہ ٹیکنالوجی افشا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یورپی دفاعی تجزیہ کار بابک تغوائی کا کہنا ہے فرانس کی نرمی برتنے والی برآمدی پالیسی دراصل ان ٹیکنالوجیز کو ان ممالک تک پہنچا رہی ہے جو نیٹو یا بھارت کے حریف سمجھے جاتے ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ کو تمام مذاہب پر لاگو کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ کو تمام مذاہب پر لاگو کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ کو تمام مذاہب پر لاگو کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چائلڈ میرج پر پابندی کا اطلاق تمام شخصی قوانین پرنہیں ہوگا کیونکہ چائلڈ میرج ایکٹ کا تعلق ایک پیچیدہ قانونی معاملہ ہے۔
بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا: امریکی صدر نے واضح کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا ارادہ رکھتا ہے۔ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم مودی سے گفتگو ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا، بھارت نے تیل کی درآمد میں کمی کی ہے اور مزید کمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ جلد از جلد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال ہو سکے۔
ارب پتی جوڑے کا 29 کھرب روپے فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان
ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 95 فیصد دولت جو تقریباً 29 کھرب روپے بنتی ہے، فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارب پتی جوڑے کی جانب سے عطیہ کردہ زیادہ تر رقم مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے ارب پتی مخیر جوڑا نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 11 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی دولت میں سے 95 فیصد (تقریباً 29 کھرب روپے) فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کے منصوبے کی تصدیق کی ہے۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کی زیادہ تر رقم ہیوسٹن کے مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کی جائے گی۔ ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے رچ کنڈر کا کہنا تھا ہم بہت خوش قسمت ہیں کیونکہ ہماری دولت میں بہت بڑا ہاتھ ان لوگوں کا ہے جنہوں نے ہماری مدد کی، ہمارا ہمیشہ سے یہ مقصد رہا ہے کہ جب ہم اس دنیا سے جائیں تو اسے اس سے بہتر چھوڑ کر جائیں جیسا اسے ہم نے پایا ہے۔
مذاکرات کاروں کے درمیان تلخی، ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات منسوخ ہوگئی
دنیا مذاکرات کاروں کے درمیان تلخی، ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات منسوخ ہوگئی مذاکرات کاروں کے درمیان تلخی، ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات منسوخ ہوگئی فائل فوٹو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ہنگری میں طے ملاقات منسوخ ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور روس کے مذاکرات کاروں کے درمیان فون کالز کے درمیان تلخیوں نے معاملہ خراب کردیا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ہنگری میں طےملاقات منسوخ کردی گئی۔ دونوں صدور کی ملاقات کا اعلان پچھلے ہفتے کیا گیا تھا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں میں چین کے صدر کے ساتھ بہت سی چیزوں پر بات چیت کروں گا، ہم اس بات چیت میں اچھا کام کرنے جا رہے ہیں۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو دھمکی دی اور کسی ملک کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک حماس سے لڑنے کےلیے غزہ فوج بھیجنے پر تیار ہیں۔
یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 63 افراد ہلاک
یوگنڈا میں خطرناک طریقے سے اوور ٹیکنگ کے باعث متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاؤں میں 4 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہائی وے دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ ہو گیا، گاڑیوں کے حادثے میں 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ پولیس نے حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے ڈرائیورز کو خطرناک طریقے سے اوور ٹیک کرنے سے خبردار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
نئی دہلی دنیاکا آلودہ ترین شہر بن گیا، لاہور کی فضا بھی انتہائی مضر صحت قرار
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ نئی دہلی میں دیوالی کے موقع پر کی گئی آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔ دیوالی کی تقریبات سے نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 772 تک پہنچ گیا۔ بھارت میں دیوالی کے تہوار سے لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا بھی آلودہ ہونے لگی۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا آج دوسرا نمبر ہے، علی الصبح شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 245 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں اوسط اے کیو آئی 210 سے 240 تک رہنےکا امکان ہے، شہر کی فضا انسانی صحت کےلیے انتہائی مضر قرار دی گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ کیوں گرایا؟
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ گرا دیا۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اندر گرائے گئے حصے کا ملبہ ہٹا کر شایان شان بال روم (ballroom) بنایا جائے گا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو ڈنر دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے دیے گئے ایک بیان میں صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کی عمارت انہیں بہت پسند ہے اور اس تعمیر کے لیے وائٹ ہاؤس کا مرکزی حصہ توڑا نہیں جائے گا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جس بڑے پیمانے پر تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ توڑ پھوڑ سے وائٹ ہاؤس کی مرکزی عمارت بھی متاثر ہوگی۔
چینی صدر سے تعلقات بہت پسند ہیں، چین کے ساتھ اچھا رہنا چاہتا ہوں: صدر ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ اپنے تعلقات بہت پسند ہیں، چین کے ساتھ اچھا رہنا چاہتا ہوں۔ ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مجھے لگتا ہے کہ ہم چین کے ساتھ ٹھیک رہیں گے، چین تائیوان پر حملہ نہیں کرنا چاہتا، اگلے سال کے شروع میں چین کا دورہ کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میری ترجیح چین کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدے تک پہنچنا ہے، توقع ہے اس ماہ کے آخر میں صدر شی جن پنگ کے ساتھ جنوبی کوریا میں تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا میں چین کے ساتھ اچھا رہنا چاہتا ہوں، مجھے چینی صدرکے ساتھ اپنے تعلقات بہت پسند ہیں، ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ غزہ امن معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا حماس کو اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرنے کا موقع دیں گے، لیکن اگر حماس معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہی تو حماس کو ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی افواج حماس کے خلاف لڑائی میں شامل نہیں ہوں گی، اگر میں نے اسرائیل کو غزہ کے اندر جانے کا کہا تو وہ دو منٹ میں غزہ میں داخل ہو جائیں گے، ابھی ہم نے اسرائیل کو غزہ میں داخل ہونے کا نہیں کہا، ہم حماس کو تھوڑا سا موقع دینے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ تشدد کچھ کم ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آپ جانتے ہیں وہ پرتشدد لوگ ہیں، حماس اب بہت کمزور ہو چکی ہے۔
جاپان میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب
ٹوکیو: سانائے تاکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سانائے تاکائیچی نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ایوانِ زیریں اور ایوان بالا سے ووٹ حاصل کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی ایوان زیرین میں 237 اور ایوان بالا میں 125ووٹ حاصل کرکے جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق سانائے تاکائیچی آج شام جاپان کی 104ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔
سینئر ایرانی عہدیدار کی بیٹی کی شادی، دلہن کی مغربی عروسی لباس زیب تن کیے ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوگیا
ایران کے سینئر ترین دفاعی اور قومی سلامتی عہدیدار ریئر ایڈمرل علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو نے تہران میں عوامی اور سیاسی حلقوں میں بھونچال برپا کر دیا۔ ریئر ایڈمرل علی شمخانی کا شمار ایران کے ان سینئر ترین عہیداروں میں ہوتا ہے جنہوں نے امریکا کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات میں حصہ لیا تھا اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے ملک میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا تھا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں دلہن کے ساتھ ہال میں آتے دیکھا گیا۔
ٹرمپ کے داماد کی غزہ کے دورے کے موقع پر گفتگو
غزہ: امریکی صدرکے داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ غزہ کا منظر ایسا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرا ہو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد نے حال ہی میں اسرائیلی فوج کے ہمراہ غزہ کا دورہ کیا جس کے بعد جیرڈ کشنر نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ کے لوگوں کے حالات سے متعلق گفتگو کی۔ انٹرویو کے دوران جب میزبان نے جیرڈ کشنر سے پوچھا کہ آپ نے غزہ میں کیا دیکھا توکشنر نے جواب دیا کہ غزہ کا منظر ایسا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرا ہو۔
اسرائیلی وزیردفاع کی ہٹ دھرمی برقرار، فوج کو حماس کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا
دنیا اسرائیلی وزیردفاع کی ہٹ دھرمی برقرار، فوج کو حماس کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا اسرائیلی وزیردفاع کی ہٹ دھرمی برقرار، فوج کو حماس کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا فوٹو: فائل اسرائیلی وزیردفاع نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوج کو غزہ میں حماس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔ اسرائیلی وزیردفاع نے دھمکی دی کہ حماس کو ایک بار پھر سبق سکھایا جائےگا، وزیردفاع کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوج کو اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے احکامات دے دیے۔ اسرائیلی وزیردفاع نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حماس کو معاہدے کی خلاف ورزی کا بھاری خمیازہ چکانا پڑے گا۔ وزیردفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ حماس نے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو فوجی حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ یاد رہےکہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر بم برسانا شروع کر دیے۔ غزہ میں حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے گئے، غزہ کے نصیرات کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کل صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی، غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ جنوبی غزہ میں اس کے 2 فوجی مارے گئے ہیں جبکہ حماس نے خود پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا اسرائیلی الزام مسترد کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کردیا
جارح اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنےکے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی جانب سے خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں اور غزہ کے نصیرات کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملوں میں کل صبح سے اب تک 45 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا تاہم 10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں 98 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ حملے حماس کی جانب سے ان کے اہلکاروں پر حملوں کے جواب میں کیے گئے تاہم حماس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اسرائیل جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔ غزہ میں 45 فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے تازہ بیان جاری کیا کہ حماس کے اہداف پر فضائی حملوں کے بعد غزہ میں جنگ بندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔ سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کرانےکیلئے حماس وفد قاہرہ پہنچ گیا دوسری جانب حماس رہنما خلیل الحیہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد قاہرہ پہنچ گیا جہاں وہ رواں ماہ شرم الشیخ میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کے معاملات پر مصری حکام کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ امریکی حکام کا دورہ اسرائیل ، غزہ میں جنگ بندی فریم ورک پر بات ہوگی ادھر امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کُشنر آج اسرائیل پہنچیں گے جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو اسرائیل پہنچیں گے۔ رپورٹس کے مطابق تینوں امریکی حکام اپنے دورے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ غزہ میں جنگ بندی کے امریکی فریم ورک کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ہانگ کانگ میں کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
ہانگ کانگ میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارکو طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں زمینی عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ طیارے میں سوار عملے کے چاروں افراد محفوظ رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے باعث طیارے کا پچھلا حصہ جدا ہو گیا جبکہ اگلے حصے کو بھی نقصان پہنچا۔
امریکی نائب صدر اور ٹرمپ کے داماد غزہ امن معاہدہ بچانے کیلئے اسرائیل روانہ
دنیا امریکی نائب صدر اور ٹرمپ کے داماد غزہ امن معاہدہ بچانے کیلئے اسرائیل روانہ امریکی نائب صدر اور ٹرمپ کے داماد غزہ امن معاہدہ بچانے کیلئے اسرائیل روانہ غزہ معاہدے کی ناکامی کے متحمل نہیں ہو سکتے، امریکی نائب صدر ،ٹرمپ کے داماد اور خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف جنگ بندی بچانے کیلئے اسرائیل روانہ ہو گئے فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور غزہ امن معاہدے میں شامل ایلچی جیرڈ کشنر کا کہنا ہے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس معاہدے کے تحت وعدوں پر عمل کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر جی ڈے وینس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈکشنر اور خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف غزہ جنگ بندی معاہدہ بچانے کے لیے اسرائیل روانہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس کا وفد بھی جنگ بندی پر عمل درآمد سے متعلق گفتگو کےلیے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ حماس وعدوں پر عمل کر رہی ہے، غزہ جنگ بندی معاہدہ 100فیصد کامیاب ہوگا، معاہدے کی ناکامی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اسرائیلی فوج کاغزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال مزید برآں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے سیز فائر کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کردیاہے۔ واضح رہے کہ جارح اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنےکے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کردیاہے۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملوں میں کل صبح سے اب تک 45 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا تاہم 10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں 98 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ دہشتگردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے: خواجہ آصف
پاکستان پاکستان اور افغانستان اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ دہشتگردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے: خواجہ آصف پاکستان اور افغانستان اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ دہشتگردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے: خواجہ آصف دونوں ممالک دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں: وزیر دفاع/ فائل فوٹو اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بعد پاکستان اور افغانستان اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ دہشتگردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔ عرب نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشتگردی کے مسئلے کو ختم کرنا ہے کیونکہ دہشتگردی برسوں سے پاکستان اورافغانستان کے سرحدی علاقوں کو متاثر کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے دہشتگردی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست جھڑپ تک پہنچ گیا تھا تاہم اب دونوں ممالک اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ دہشتگردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ وزیردفاع نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ بنیادی طور پر قطر اور ترکیے کی ثالثی سے ہوا ہے اور اس کے لیے قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خطے کے تمام ممالک کیساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں: ترجمان افغان طالبان
ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے وہ خطے اور خطے سے باہر کے تمام ممالک کے ساتھ ایک خود مختار ریاست کے طور پر بہتر تعلقات برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کسی کے ہاتھوں کا آلہ کار نہیں رہا اور نہ ہی کبھی بنے گا۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات آزاد اور خودمختار نوعیت کے ہیں اور ان کا پاکستان سےکوئی تعلق نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات کبھی بھی پاکستان کے خلاف نہیں رہے اور وہ چاہتے ہیں کہ خطے اور خطے سے باہر کے تمام ممالک کے ساتھ ایک خود مختار ریاست کے طور پر بہتر تعلقات قائم رکھے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ افغانستان کی خارجہ پالیسی قومی مفادات کے تحت تشکیل پاتی ہے، کسی تیسرے ملک کے اثر و رسوخ میں آ کر نہیں۔
حماس نے ایک اور مغوی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے لاش وصول کرنے کی تصدیق کردی، اسرائیلی حکام نے بتایا کہ اب تک 28 میں سے صرف 9 مغویوں کی لاشیں ملی ہیں۔ دوسری جانب حماس کا کہنا ہےکہ لاشیں ملبے تلے دبی ہیں لہذا واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، لاشیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری بھی درکار ہے۔ حماس نے گزشتہ روز اسرائیلی پابندیوں کو تباہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔ ادھر جارح اسرائیل نے الزام لگایا کہ حماس کو لاشوں کا علم ہے، تنظیم جان بوجھ کر حوالگی میں تاخیر کر رہی ہے۔
اسرائیل نے امن معاہدےکی دھجیاں اڑا دیں، غزہ پر ایک اور حملہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں، قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں طیارے سے گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے۔ شہدا میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار افراد غزہ شہر کے علاقے الزیتون لوٹ رہے تھے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہےکہ اسرائیل دانستہ طور پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ حماس نے صیہونی فوج کی جارحیت کو مصر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا۔
خون خرابہ ختم کرنےکا وقت آگیا، روس یوکرین جنگ بندی کیلئے ڈیل کریں: ٹرمپ
دنیا خون خرابہ ختم کرنےکا وقت آگیا، روس یوکرین جنگ بندی کیلئے ڈیل کریں: ٹرمپ خون خرابہ ختم کرنےکا وقت آگیا، روس یوکرین جنگ بندی کیلئے ڈیل کریں: ٹرمپ فوٹو:رائٹرز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ امریکی صدر نے ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران کہا کہ اب خون خرابہ ختم کرنےکا وقت آگیا ہے، مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کریں ، دونوں فریق خود کو فاتح قراردیں اور فیصلہ تاریخ پرچھوڑدیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹوما ہاک میزائل یوکرین بھیجنے کے بارے میں بات کریں گے، امید ہے ٹوما ہاک کے بغیر ہی یوکرین روس جنگ بندی میں کامیاب ہوں گے۔ اس موقع پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہمیں یوکرین میں جنگ بندی چاہیے اور میں صدر ٹرمپ کی مدد سے یوکرین میں جنگ بندی کےلیے پُر امید ہوں۔
کینیڈا میں اسلامک سینٹر کے بانی ممبر کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا
کینیڈا کے شہر آشوا میں واقع اسلامک سینٹر کے بانی ممبر کو مسجد کے قریب قتل کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامک سینٹر کے بانی ممبر اور 80 برس کے ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا تاہم ان کے قتل کی وجہ سامنے نہیں لائی جاسکی۔ دوسری جانب اسلامک سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہماری کمیونٹی کے ایک عزیز بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی ‘۔ اسلامک کمیونٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی جنگ کو ختم کرنا ان کے لیے بہت آسان ہے۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسندہے، حالیہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی سے آگاہ ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ کو روکنا میرے لیے بہت آسان ہے۔ امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایک بار پھرپاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کردیا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔ یاد رہےکہ گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاکستان کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد افغان طالبان کی درخواست پر شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائرکا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین ابتدائی طور پر 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی گئی تاہم آج فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق ہوا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی خبرایجنسی نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع ہوئی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی جنگ کو ختم کرنا ان کے لیے بہت آسان ہے۔ امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسندہے، حالیہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی سے آگاہ ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ کو روکنا میرے لیے بہت آسان ہے۔ امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایک بار پھرپاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کردیا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔ یاد رہےکہ گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاکستان کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد افغان طالبان کی درخواست پر شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائرکا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین ابتدائی طور پر 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی گئی تاہم آج فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق ہوا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی خبرایجنسی نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع ہوئی ہے۔
اسرائیلی پابندیاں تباہ سرنگوں میں دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں رکاوٹ ہیں: حماس
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہ شدہ سرنگوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ امن معاہدے کے تحت حماس اب تک 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے سپرد کر چکی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس کو تمام یرغمالیوں کی باقیات واپس کرنا ہوں گی۔ اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے، کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں جبکہ متعدد لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں تک پہنچنے میں وقت درکار ہے، یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے آلات درکار ہیں، ملبہ ہٹانے والے آلات اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ گزشتہ روز حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا غزہ امن معاہدے کے تحت جو وعدے کیے اس پرعملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، ان اسرائیلی مغویوں کی لاشیں حوالے کی ہیں جنھیں تلاش کر سکتے تھے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
سعودی عرب امریکا کیساتھ دفاعی معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے: فنانشل ٹائمز
بین الاقوامی جریدے فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے جو اگلے ماہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر طے پا سکتا ہے۔ فنانشنل ٹائمز نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکا پر معاہدے کے حوالے سے کچھ بات چیت جاری ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور امریکا کے درمیان حال ہی میں قطر اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے جیسی چیزوں پر بات چیت ہو رہی ہے، جس میں یہ طے پایا تھا کہ قطر پر کسی بھی قسم کا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے فنانشنل ٹائمز کو بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون ہماری اس خطے کی پالیسی کا اہم ترین ستون ہے۔ امریکی اور سعودی حکام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
حسینہ واجد 1400 مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں: چیف پراسیکیوٹر بنگلادیش
بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے لیے استغاثہ نے عدالت سے سزائے موت سنانے کی استدعا کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس سے مفرور شیخ حسینہ واجد پر 2024 میں طلبہ احتجاجی تحریک پر سخت کریک ڈاؤن پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے احکامات جاری کر رہی تھیں، تاہم شیخ حسینہ واجد ان الزامات کو مسترد کرتی ہیں۔ شیخ حسینہ بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں، ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سکیورٹی فورسز کو مہلک طاقت کا استعمال کرنے کا حکم دیا جس کے نتیجے میں تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے کہا کہ حسینہ واجد 1400 مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں تاہم یہ ممکن نہیں اس لیے ہم کم از کم ایک بار سزائے موت کی اپیل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا شیخ حسینہ واجد کا مقصد یہ تھا کہ اس طرح سے وہ طاقت کے ذریعے اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے مستقل طور پر حکمران بن جائیں۔ چیف پراسیکیوٹر کا کہنا تھا شیخ حسینہ واجد ایک سخت مجرم بن چکی ہے اور وہ اپنی کی گئی بربریت پر ذرا سا بھی پچھتاوا ظاہر نہیں کرتی۔ بنگلادیش کے عبوری انتظامی سربراہ ڈاکٹر محمد یونس بھارت سے باضابطہ طور پر شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔
اسرائیل نے فلسطینی شہدا کی لاشوں سے انسانی اعضا چرا لیے
غزہ کے حکام نے جمعے کے روز الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہدا کی لاشوں سے انسانی اعضا چوری کیے ہیں۔ حکام نے ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس ’خوفناک جرم‘ کی تفتیش کی جا سکے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل ثوابتہ نے ترک خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ 3 دنوں کے دوران ریڈ کراس کے ذریعے 120 فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت نہایت ابتر تھی اور ان پر قتل اور تشدد کے واضح آثار موجود تھے۔ اسماعیل ثوابتہ کے مطابق کئی لاشوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں اور ان کے ہاتھ پاؤں بھی بندھے ہوئے تھےجبکہ بعض کے گلے پر رسی کے نشانات تھے جو گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ’متعدد لاشوں کے اعضا غائب تھے، جن میں آنکھیں، قرنیے اور دیگر انسانی اعضا شامل ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے جسموں سے اعضا چوری کیے جو ایک وحشیانہ جرم ہے‘۔ فلسطینی حکام نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایک بین الاقوامی تفتیشی کمیٹی قائم کریں تاکہ اسرائیل کو ’شہدا کے جسموں کی بے حرمتی اور اعضا کی چوری‘ جیسے سنگین جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جاسکے۔ ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ان الزامات پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔ فلسطینی شہدا کی لاشوں کی بازیانی کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق اسرائیل کے قبضے میں اس وقت 735 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق اسرائیل کے جنوبی علاقے النقب میں واقع سدے تیمن فوجی اڈے پر غزہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1500 فلسطینیوں کی لاشیں رکھی گئی ہیں۔
فلسطینی رہنما مروان برغوثی پر اسرائیلی جیل اہلکاروں کا تشدد، پسلیاں ٹوٹ گئیں
فلسطینی تنظیم فتح کے رہنما مروان برغوثی پر اسرائیلی جیل اہلکاروں کے تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے فلسطینی مروان برغوثی کی رہائی روکنے کے بعد انہیں جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس سے ان کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ فلسطینی سیاسی جماعت فتح موومنٹ کے رہنما اور مقبول سیاسی لیڈر مروان البرغوثی سال 2003 سے اسرائیل کی قید میں ہیں۔ سال سے جیل میں قید ہونے کے باوجود ان کا شمار اب بھی فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ کے مقبول ترین لیڈروں میں کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں اور اسرائیلی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ جنگ بندی کے آغاز سے اسرائیلی فائرنگ سے شہدا کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی میں وقت لگ سکتا ہے،کچھ لاشیں تباہ شدہ سرنگوں میں دفن ہیں، ملبہ ہٹانے والے آلات اسرائیلی پابندی کی وجہ سے دستیاب نہیں۔
منشیات اسمگلنگ: امریکاکا وینزویلا کی ایک اورکشتی پر حملہ، 6 اسمگلرز ہلاک
امریکا نے وینزویلا کی ایک اورکشتی کو منشیات اسمگلنگ کےالزام پرنشانہ بنایا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ وینزویلا کی کشتی پرامریکی حملےمیں 6 منشیات اسمگلروں کی ہلاکت ہوئی۔ اس حوالے سے انٹیلی جنس اداروں نےتصدیق کی کہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ کررہی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی امریکی فوجیوں نے وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ کرکے کشتی میں سوار 11 منشیات فروش ہلاک کردیے تھے جب کہ کشتی کو مکمل تباہ کردیا گیا تھا۔
آخری سہ ماہی کیلئے ایک ایشیائی ملک کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار
ہینلے اینڈ پارٹنرز کی اکتوبر سے دسمبر 2025 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بھی 2 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔ جنوبی کوریا کے حصے میں دوسرا نمبر آیا جس کے پاسپورٹ پر 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔ جاپانی پاسپورٹ تیسرے نمبر پر رہا جس پر 189 ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے۔ چوتھا نمبر مشترکہ طور پر 5 ممالک کے نام رہا جن کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے۔ یہ ممالک جرمنی، اٹلی، لگسمبرگ، سوئٹزر لینڈ اور اسپین ہیں۔ ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئرلینڈ، بیلجیئم، آسٹریا اور نیدرلینڈز کے حصے میں 5 واں نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 187 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔
بھارت میں ’آئی لو محمد کہنے پر مسلمانوں کیخلاف مقدمات کیوں ہو رہے ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی لو محمد ﷺ کہنے پر ڈھائی ہزار مسلمانوں کے خلاف کیسز درج کیے جا چکے ہیں اور درجنوں گرفتاریاں بھی ہو چکی ہیں جبکہ مسلمانوں کےگھروں پر بلڈوزر بھی چلائے جا رہے ہیں۔ آئی لو محمد ﷺ کہنے پر مسلمانوں پر مذہبی منافرت کے الزامات لگائے گئے، اور ریاست اتر پردیش سے شروع ہونے والا معاملہ پورے بھارت میں پھیل گیا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں وزیرِاعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کے زیر انتظام کئی ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جہاں‘‘آئی لو محمد‘‘لکھنے یا کہنے پر اب تک 2500 سے زیادہ مسلمانوں کے خلاف 22 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور 40 کے قریب مسلمانوں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کردیا
مکہ مکرمہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے’کنگ سلمان گیٹ‘ منصوبے کا اعلان کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق منصوبہ مسجد الحرام کے قریب 12 ملین مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے، منصوبے کا مقصد مکہ مکرمہ اور مرکزی علاقے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں معیاری تبدیلی لانا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق منصوبے میں رہائشی، ثقافتی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، منصوبے میں 9 لاکھ نمازیوں کے لیے اندرونی اور بیرونی مصلے اور صحنوں میں گنجائش رکھی گئی ہے۔ منصوبہ عوامی نقل و حمل کے نظام سے منسلک ہوگا تاکہ زائرین کے لیے مسجد الحرام تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے تحت اقتصادی تنوع کے اہداف میں حصہ ڈالے گا اور 2036 تک 3 لاکھ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔
ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور، وجہ کیا بنی؟
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ چین کی جانب سے امریکی سویا بین کی خریداری بند کرنے کے بعد چین سے تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے دانستہ طورپر امریکی سویابین خریدنا بندکیا، یہ معیشت دشمنی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین کے رویے کی وجہ سےکسانوں کو مشکلات کاسامنا ہے، چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر غورکررہےہیں ۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم آسانی سے اپناکوکنگ آئل خود تیارکرسکتے ہیں، چین سےخریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔
نوازشریف کومزیدریلیف دلانے کیلئے ن لیگ عدالت جائے گی
نوازشریف اشتہاری ہونے کی بجائے وطن واپسی کو ترجیح دیں گے، عمران خان کے مزاج میں شامل نہیں کہ وہ اب مزید برداشت کریں۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ نوازشریف اشتہاری ہونے کی بجائے وطن واپسی کو ترجیح دیں گے، ن لیگ مزید ریلیف لینے کیلئے عدالت جائے گی، عمران خان کے مزاج میں شامل نہیں کہ وہ اب مزید برداشت کریں ۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس وقت نوازشریف کو مزید ریلیف نہیں دینا چاہتے۔ عمران خان کے مزاج میں یہ بات نہیں ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ چودھری برادران اور ایم کیوایم نے آنا تھا آگئے بس اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔ عمران خان کا خیال ہے کہ ان کا احتساب کے نعرے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف کو جیل بھیجا جائے۔عمران خان اب برطانیہ کو خط لکھ رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن عدالتوں میں جائے گی۔ اگر نوازشریف کو عدالتوں سے مزید ریلیف نہ ملا تو نوازشریف اشتہاری ہونے کی بجائے پاکستان واپس آجائیں گے۔ دوسری جانب سینئر صحافی صابر شاکر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے نوازشریف اور شہبازشریف کا باہر جانا ایک خفیہ ڈیل ہے، جس کے کافی جزویات ابھی منظر عام پر نہیں آسکے، وزیراعظم کھلے عام کہہ چکے میں نے ڈیل نہیں کی۔ڈیل جن کے ساتھ کرکے گئے ہیں ، ڈیل حکومت کے ساتھ نہیں ہوتی، بلکہ پاکستان میں حکومت سے مراد حکومت ہے۔آپ کو یاد ہوگا کہ ظفراللہ جمالی جب وزیراعظم بننے کے بعد ڈیرہ مراد جمالی گئے تو وہاں لوگوں نے مطالبات کیے کہ ہمارے یہ مسائل ہیں، جس پر جمالی نے کہا کہ میں اسلام آباد جاکر حکومت سے بات کروں گا۔ اس لیے حکومت ایک ہی ہے۔صابر شاکر نے کہا کہ نوازشریف ، شہبازشریف کا باہر جانا فیز ون میں طے تھا، دوسرے فیز میں مریم نواز نے جانا تھا، لیکن اب تمام لوگ آن بورڈ آگئے ہیں، جب وہ گئے اس وقت سارے آن بورڈ نہیں تھے۔ اب وفاقی اور پنجاب حکومت کے سارے لوگ آن بورڈ ہیں۔اب جب تک مریم نواز باہر نہیں جائیں گی تو شہبازشریف واپس نہیں آئیں گے۔کیونکہ شہبازشریف نے نہیں چاہتے کہ مریم نوازیہاں ان کے معاملات میں مداخلت کرے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کا واپس نہ آنا دونوں حکومتوں کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، نوازشریف ، شہبازشریف کے پاکستان آنے پر کسی نے پابندی عائد نہیں کی ہے۔نہ ہی حسن اور حسین نوازکے پاکستان آنے پر پابندی عائد ہے۔اس موقع پر سینئر تجزیہ کار منصور علی خان نے کہا کہ ہمیں ڈیل کی کسی بات کا علم نہیں ہے، جن کو ڈیل کے بارے علم ہے ان کو چاہیے کہ وہ کھل کرعوام کو بتائیں ۔
