پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا پری ٹور کیمپ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا پری ٹور کیمپ 20 سے 23 مئی تک لاہور میں ہوگا۔قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ایل سی سی اے گرائونڈ میں ہوگی،پاکستان ویمن ٹیم 25 مئی کی صبح آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوگی،پاکستان ویمنز ٹیم میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ 3 ملکی ٹی 20سیریز کھیلے گی۔ سہہ ملکی ٹی 20 سیریز 28 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائیگی،پاکستان ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ سے انگلینڈ پہنچے گی،آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 12 جون سے شروع ہوگا۔
زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دور
زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل وفد، جو ان دنوں بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر ہے، نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ(ایس ایس یو)ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔کمانڈنٹ ایس ایس یوعامرخان نیازی نے وفد کا استقبال کیا اور ٹیم کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی کارکردگی، آپریشنل صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ملک کی پہلی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم اور ایس ایس یو کمانڈوز کو فراہم کی جانے والی خصوصی تربیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔کمانڈنٹ ایس ایس یو نے پاکستان آنے والی بین الاقوامی اسپورٹس ٹیموں کو جامع سیکیورٹی فراہم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایس ایس یو تمام غیر ملکی وفود اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ دورے کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور فورس کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور جدید آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔وفد نے خصوصا ایس ایس یو کی لیڈی کمانڈوز کی خدمات اور ان کے پیشہ ورانہ طرزِ عمل کی تعریف کی، جو کراچی میں میچز کے دوران ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھیں۔زمبابوے ویمن ٹیم کے وفد نے پاکستان میں قیام کے دوران پرتپاک مہمان نوازی اور بہترین سیکیورٹی انتظامات پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کراچی میں بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد میں ایس ایس یو سندھ پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ دورے کے اختتام پر کمانڈنٹ ایس ایس یو نے خیرسگالی اور باہمی تعاون کے اظہار کے طور پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔
ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں
سلہٹ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز، ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے، کوئی بھی اس مائنڈ سے نہیں جاتا کہ ہم نے اچھا نہیں کرنا یا ہم نے نہیں جیتنا۔ بنگلادیش کے خلاف سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ پچ بہت اچھی ہے ، بال عمدگی سے بیٹ پر آ رہا ہے لیکن ہم پارٹنر شپ نہیں بنا سکے۔ بابر اعظم نے کہا کہ میں نے اور سلمان آغا نے پارٹنر شپ کی کوشش کی ، آغاز اچھا رہا لیکن بدقسمتی پارٹنر شپ میں ناکام رہے۔ ناہید رانا ریڈ بال کرکٹ کا ایک فاسٹ بولر ہے ، ہر ٹیم کے پاس 140 کی اسپیڈ سے اوپر کے بولرز ہوتے ہیں اور بیٹرز ان کو ہینڈل کرنے کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نیچرل گیم کھیلنے کی پوری کوشش کی لیکن بعض اوقات آپ رنز کرتے ہیں اور بعض اوقات نہیں۔ بابر نے بتایا کہ اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ میری اور سلمان علی آغا کی وکٹ ہے، ان 2 وکٹوں کی وجہ سے گیم کا مومینٹم تبدیل ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، کسی قسم کی کوئی دماغی رکاوٹ نہیں ہے ، بس ہم پلان کے مطابق پارٹنر شپ نہیں بناپارہے۔ ٹیسٹ میچ میں دو تین اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت ہوتی ہے، بیٹنگ یونٹ کو ذمہ داری لینا پڑے گی اور پارٹنر شپ لگانی پڑے گی۔ بابر نے کہا کہ ایک وکٹ گرنے کے بعد دو تین وکٹیں گر جاتی ہیں اور پھر سنبھل نہیں پاتے، اس پر کام کرنا ہو گا ہم سب سوچ رہے ہیں کہ اس کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں ،ہم ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں، کوچز ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو اس کو ختم کی کوشش ہو رہی ہے۔ بابر اعظم نے بتایا کہ ہم ٹیم کی حیثیت سے یہی سوچتے ہیں کہ ہر سیریز، ہر میچ اور ورلڈ کپ میں اچھا کرنا ہے، کوئی بھی اس مائنڈ سے نہیں جاتا کہ ہم نے اچھا نہیں کرنا یا ہم نے نہیں جیتنا، ہر کسی کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ پازیٹو کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غلطیاں کم سے کم کرنی ہیں یہی ہم سب کے لیے اچھا ہے ۔ واضح رہے کہ سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز بنگلادیش کے 278 رنز کے جواب میں 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔بابر اعظم 68 ، سلمان آغا 21 اور محمد رضوان 13 رنز بناسکے۔ بنگلادیش نے دوسری اننگز میں میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹ کے نقصان پر 110 رنز اسکور کرلیے اور اس کو پاکستان پر مجموعی طور پر 156رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
چین میں ہونیوالی ایشین جونیئر ا
چین میں ہونے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کی 7 رکنی ٹیم میں 5 مینز اور 2 ویمنز پلیئرز شامل ہیں۔ 2 بہنیں سحرش علی اور ماہنور علی گرلز انڈر 15 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی جبکہ بوائز انڈر 19 میں عبداللہ نواز، انڈر 17 میں نعمان خان اور انڈر 13 میں مصطفیٰ خان کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بوائز انڈر 15 کیٹیگری میں احمد رایان خلیل اور سہل عدنان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 20 سے 24 مئی تک چین میں کھیلی جائے گی۔
مائیکل وان جوفرا آرچر کو آئی پی ایل
انگلینڈ کےسابق کپتان مائیکل وان فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل ) جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے۔ سابق کپتان مائیکل وان نے ایک پروگرام کے دوران اپنے ہی بورڈ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جوفرا آرچر کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیے۔ مائیکل وان نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) نے جوفرا آرچر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا، ای سی بی نے جوفرا آرچر کے بارے کہا کہ وہ آئی پی ایل جاری رکھیں گے لہٰذا پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا انگلینڈ کی اہم ٹیسٹ سیریز شروع ہو رہی ہے اور جوفرا آرچر انڈیا میں رہیں گے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی بورڈ اور ای سی بی کے درمیان کچھ معاملات طے ہوئے ہیں، معاملات طے ہونے کی وجہ سے ہی کچھ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل جاری رکھنے کی اجازت ملی۔ مائیکل وان نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی سینٹرل کنٹریکٹ کا حامل کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو نیشنل ڈیوٹی پر ترجیح دے سکتا ہے؟ ای سی بی نے برسوں سینٹرل کنٹریکٹ دے کر جوفرا آرچر کو سپورٹ کیا ہے لہٰذا نیشنل ڈیوٹی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فرنچائز کرکٹ کرکٹرز کے مالی اور پیشہ ورانہ طور پر بہت اچھی ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ کو ڈومیسٹک کرکٹ لیگ کے پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا، اگر انگلینڈ چاہتا ہےکہ کھلاڑی آئی پی ایل کھیلیں تو پھر شیدول ایسا بنائیں کہ کسی سیریز سے تصادم نہ ہو ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 جون سے شروع ہوگا۔
مائیکل وان جوفرا آرچر کو آئی پی ایل
انگلینڈ کےسابق کپتان مائیکل وان فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل ) جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے۔ سابق کپتان مائیکل وان نے ایک پروگرام کے دوران اپنے ہی بورڈ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جوفرا آرچر کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دیے۔ مائیکل وان نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) نے جوفرا آرچر کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا، ای سی بی نے جوفرا آرچر کے بارے کہا کہ وہ آئی پی ایل جاری رکھیں گے لہٰذا پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا انگلینڈ کی اہم ٹیسٹ سیریز شروع ہو رہی ہے اور جوفرا آرچر انڈیا میں رہیں گے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی بورڈ اور ای سی بی کے درمیان کچھ معاملات طے ہوئے ہیں، معاملات طے ہونے کی وجہ سے ہی کچھ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل جاری رکھنے کی اجازت ملی۔ مائیکل وان نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی سینٹرل کنٹریکٹ کا حامل کھلاڑی فرنچائز کرکٹ کو نیشنل ڈیوٹی پر ترجیح دے سکتا ہے؟ ای سی بی نے برسوں سینٹرل کنٹریکٹ دے کر جوفرا آرچر کو سپورٹ کیا ہے لہٰذا نیشنل ڈیوٹی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فرنچائز کرکٹ کرکٹرز کے مالی اور پیشہ ورانہ طور پر بہت اچھی ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ کو ڈومیسٹک کرکٹ لیگ کے پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا، اگر انگلینڈ چاہتا ہےکہ کھلاڑی آئی پی ایل کھیلیں تو پھر شیدول ایسا بنائیں کہ کسی سیریز سے تصادم نہ ہو ۔ یاد رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 جون سے شروع ہوگا۔
قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے بنگلا دیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پروفیشنل کرکٹ میں ایک ہزار وکٹوں کا تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر نے سلہٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کر کے اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچائی۔ اعداد و شمار کے مطابق محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 884، لسٹ اے میں 84 جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سلہٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ جبکہ محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے محمود الحسن جوئے، تنزید حسن اور کپتان نجم الحسن شانتو کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 36 سالہ محمد عباس یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چھٹے فاسٹ باؤلر بن گئے۔ اس سے قبل وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان، محمد عامر اور عمر گل بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیرون ملک ٹیسٹ کرکٹ میں محمد عباس کی اوسط 23.02 رہی ہے۔ جو 100 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں لینے والے باؤلرز میں بہترین اوسط قرار دی جا رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق وہ اب تک 51 ٹیسٹ اننگز میں 109 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ جن میں صرف 9 وکٹیں پاکستان میں جبکہ باقی تمام غیر ملکی میدانوں میں حاصل کی گئیں۔
حسن علی کی فیلڈنگ کے دوران
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو بنگلا دیش کے خلاف کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں ان کا سر زمین سے ٹکرا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو حادثے کے بعد فوری طور پر اسٹریچر کے ذریعے گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ جس سے میدان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ واقعہ بنگلا دیش کی اننگز کے آٹھویں اوور میں پیش آیا۔ جب اوپنر تنزید حسن تمیم نے گیند کو ڈرائیو کرتے ہوئے باؤلر کی طرف لوٹا دیا۔ حسن علی نے دائیں جانب ڈائیو کرتے ہوئے کیچ لینے کی کوشش کی۔ تاہم وہ غیر متوازن انداز میں گرے اور ان کے سر کا دایاں حصہ زور سے زمین سے ٹکرا گیا۔ فیلڈ میں فوری طور پر تشویش کی لہر دوڑ گئی کیونکہ فاسٹ باؤلر واضح طور پر چکرائے ہوئے نظر آئے اور اپنا توازن برقرار رکھنے میں مشکل محسوس کرنے لگے۔ طبی عملہ فوری طور پر میدان میں پہنچا اور کئی منٹ تک ان کا معائنہ کیا گیا۔ خوش قسمتی سے یہ انجری اتنی سنگین ثابت نہیں ہوئی کہ حسن علی کو میچ سے باہر کر دیتی۔ وہ 16ویں اوور کے آغاز پر دوبارہ میدان میں واپس آئے اور 19ویں اوور میں دوبارہ باؤلنگ بھی شروع کر دی، جس سے پاکستان ٹیم میں خدشات کم ہوئے۔ اور ٹیم مینجمنٹ اور شائقین نے سکھ کا سانس لیا۔
سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز:
سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بنگلادیش کیخلاف 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان شان مسعود 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 68 ، سعود شکیل 8، سلمان آغا 21 اور محمد رضوان 13 رنز بناسکے۔ اس کے علاوہ حسن علی 18، ساجد خان 38 اور خرم شہزاد 10 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد عباس کوئی رن نہیں بناسکے۔ میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلادیش کی دوسری اننگز دوسری اننگز میں میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک بنگلا دیش نے تین وکٹ کے نقصان پر 110 رنز اسکور کرلیے، خرم شہزاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بنگلا دیش کو پاکستان پر مجموعی طور پر 156رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔
میرے اور سلمان علی آغا
قومی کرکٹر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سلہٹ کی پچ بلے بازی کیلئے اچھی ہے لیکن ہم لمبی پارٹنر شپ نہیں لگا سکے۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اور سلمان علی آغا کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔ دنیا کی ہر دوسری ٹیم کے پاس 140 یا 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والے بالر ہیں،کبھی آپ ایسے بالرز کیخلاف اچھے رن کرتے ہیں اور کبھی آؤٹ بھی ہو جاتے ہیں۔ ہم ٹیسٹ میچ میں اچھی پارٹنرشپ نہیں لگا پا رہے،ناہید رانا کی بولنگ میں بہت بہتری آئی ہے وہ دن بدن اچھے ہورہے ہیں،ہمیں بطور بیٹنگ یونٹ اپنی زمہ داری لینا ہوگی۔
سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز،
سلہٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا لیے۔ پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔ مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے۔ اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ 61 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی گری۔ وہ 21 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 79 رن پر گر گئی۔ جب سعود شکیل 8 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم جم کر کھیلے اور انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ وہ 10 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد پاکستان کی چھٹی وکٹ 150 رنز پر گری جب سلمان علی آغا 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 174 کے مجموعی اسکور پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے قومی ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلادیش کی جانب سے محمود الحسن اور تنزید حسن بیٹنگ کے لیے آئے۔ محمود الحسن بغیر کوئی رنز بنائے محمد عباس کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تنزید حسن نے 26 رنز بنائے انہیں محمد عباس نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا، مومن الحق 22 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ نجمل حسین شانتو 29 رنز بنا سکے، وہ بھی محمد عباس کا شکار بنے ان کا کیچ وکٹ کیپر محمد رضوان نے لیا۔ مشفق الرحیم 23 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، مہدی حسن میراز 4 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر حسن علی کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 176 کے مجموعی اسکور پر گری، تیج الاسلام 16 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اسکور جب 214 رنز پر پہنچا تو آٹھویں وکٹ تسکین احمد کی گری، انہوں نے سات رنز بنائے اور خرم شہزاد کی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 126 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ناہید رانا بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بنگلادیش کی پوری ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے چار، محمد عباس نے تین، حسن علی نے دو جبکہ ساجد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
محسن نقوی کو آئی پی ایل
لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کا دعوت نامہ موصول ہوا اور محسن نقوی دعوت نامہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی کے بھارت جانے یا نہ جانے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ واضح رہے آئی پی ایل کا فائنل 31 مئی کو بھارتی شہر احمد آباد میں شیڈول ہے۔ دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس رواں ماہ میں دو مرحلوں میں ہوں گے، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہوگا جبکہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر کی جا رہی ہے اور بورڈ میٹنگ میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کرنی ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی احمد آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت غیر متوقع ہے۔
فاسٹ بولر محمد عباس نے 2 منفرد
بنگلادیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے 2 منفرد سنگ میل عبور کرلیے۔ سلہٹ میں جاری میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو کو آؤٹ کرکے محمد عباس نے بیرون ملک ٹیسٹ میچز میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔ اس کامیابی کے ساتھ 36 سالہ محمد عباس یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے چھٹے فاسٹ بولر بن گئے۔ اس فہرست میں عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، عمرگل اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔ بیرون ملک 100 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں لینے والے ان پاکستانی بولرز میں محمد عباس کی بولنگ اوسط 23.02 کے ساتھ سب سے بہترین ہے۔ مجموعی طور پر محمد عباس نے 51 اننگز میں 109 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی ہیں، اس طرح انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 9 وکٹیں پاکستان میں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ہفتے کے روز انہوں نے اپنے پروفیشنل کرکٹ کریئر میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 1000 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔ قومی فاسٹ بولر نے 884 فرسٹ کلاس، 84 لسٹ اے اور 32 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کی ہیں۔
وہ نام جسے ڈبلیو ڈبلیو ای
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے متعدد ریسلرز دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہیں اور ان میں سے کسی ایک کو عظیم ترین یا بہترین قرار دینا مشکل ہے۔ مگر ایک جریدے نے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کے سب سے بہترین ریسلر کا انتخاب کیا ہے۔ یہ نام اس لیے حیران کن ہے کیونکہ یہ دی راک یا ہلک ہوگن نہیں بلکہ ایک ایسا نام ہے جو بیشتر افراد کو پسند ہے۔ Sports Illustrated نے بیسٹ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز آف آل ٹائم نامی فہرست مرتب کی ہے۔ اس فہرست میں جس نام کو سب سے اوپر رکھا گیا ہے وہ 1990 کی دہائی کے مقبول ریسلر اسٹون کولڈ اسٹیو آسٹن ہیں۔ جی ہاں واقعی اسٹون کولڈ کو ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا سب سے بہترین ریسلر قرار دیا گیا ہے جنہوں نے اس کمپنی کو دنیا بھر میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جریدے کے مطابق اسٹون کولڈ ریسلنگ کی تاریخ کے سب سے یادگار عہد Attitude Era کا چہرہ تھے اور ان کا حقیقی انداز ایسا تھا جو لوگ اب تک نہیں بھولے۔ اسٹون کولڈ دی راک اور ٹرپل ایچ سمیت متعدد ریسلرز سے مدمقابل ہوئے اور ان کے متعدد مقابلے اب بھی لوگوں کو یاد ہیں اور ان کی بدولت ہی ڈبلیو ڈبلیو ای نے اس زمانے میں اپنی حریف کمپنی ڈبلیو سی ڈبلیو کو پیچھے چھوڑا۔ اسٹون کولڈ کے بعد دوسرے نمبر پر ہلک ہوگن جبکہ تیسرے پر دی راک کو بہترین ریسلر قرار دیا گیا۔ چوتھے پر جان سینا، 5 ویں پر رومن رینز اور چھٹے نمبر پر دی انڈر ٹیکر موجود ہیں۔ ٹرپل ایچ، شان مائیکل، بریٹ ہارٹ اور Bruno Sammartino بالترتیب 7 ویں سے 10 ویں نمبر پر بہترین ریسلر قرار دیے گئے۔
سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز:
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 61 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی گری، وہ 21 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 79 رن پر گر ی، سعود شکیل 8 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پہلا روز میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللہ فضل نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے۔ میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی 20سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کردیا۔زمبابوے کو آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے ٹی 20 میں پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو133رنز سےشکست دے دی،224رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم90رنز ہی بناسکی۔زمبابوے کی 7بیٹرز سنگل فگرمیں آؤٹ ہوئیں۔ قبل ازیں پاکستان ویمنز ٹیم نے20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 223رنز بنائے،فاطمہ ثنا 62رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ،فاطمہ ثنا نے 19گیندوں پر 62،سائرہ جبین نے 32گیندوں پر 50رنز بنائے،عائشہ ظفر45،منیبہ علی نے 22رنز اسکور کئے۔ کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی 20سیریز 0۔3سے اپنے نام کرلی۔اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کیاتھا۔ علاوہ ازیں خاتون اول آصفہ بھٹو کراچی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں،میچ کے اختتام پر آصفہ بھٹو نے دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ خاتون اول آصفہ بھٹو نے کھلاڑیوں سے گفتگو بھی کی،انہوں نے سیریز جیتنے پر پاکستان ویمن ٹیم کو مبارکباد دی۔
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں اہم تبدیلیاں کر دیں۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ بابراعظم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں امام الحق کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خرم شہزاد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے اسپن ڈیپارٹمنٹ میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے ساجد خان کو نعمان علی کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا ہے۔
مالدیپ فٹبال ٹورنامنٹ:
پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم مالدیپ میں ہونیوالے 4 ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ یکم سے 10 جون تک ہونیوالے ٹورنامنٹ میں میزبان مالدیپ ، افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیم بھی شامل ہیں۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر میڈیا عمید وسیم کاکہنا ہےکہ ایونٹ کے لیے ممکنہ طور پر قومی فٹ بال ٹیم کاکیمپ 20 مئی سے اسلام آباد میں لگے گا جس کے لیے کوچ نولبرٹو سولانو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان چند روز میں کردینگے۔ مالدیپ جانیوالی قومی فٹ بال ٹیم کےلیے پاکستان نژاد غیر ملکی فٹ بالرز کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائےگا تاہم اس بارے میں کوچ ہی فیصلہ کریں گے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نےکوچ کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں: محسن گیلانی ان دنوں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو تنقید کا سامنا ہے، مالدیپ میں 4 ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم میں پاکستانی نژاد غیر ملکی فٹ بالرز کے انتخاب پر فٹ بال حلقوں میں شدید بحث چل رہی ہے۔ ایک عام تاثر یہ ہے کہ باہر سے بلا کر کھلاڑیوں کو قومی فٹ بال ٹیم میں شامل کرنے سے پاکستانی فٹ بالرز کیساتھ نا انصافی ہو گی۔ اس بارے میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ محسن گیلانی نے کہا یہ بحث فضول ہے، ایسا پہلی بار نہیں ہورہا، کئی سالوں سے یہ سلسلہ چل رہا ہے اور موجودہ فیڈریشن کوئی نیا کام نہیں کر رہی، پاکستان فٹ بال ٹیم کو اچھے اور معیاری کھلاڑیوں کیساتھ میدان میں اتارنے کے لیےکوچ نولبرٹو سولانو کے اس فیصلے کو فیڈریشن کی مکمل سپورٹ ہے۔انہوں نےکہا یہ ان کا یک طرفہ فیصلہ نہیں ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی نےکہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے کوچ کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں۔ پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ڈومیسٹک فٹ بال ایونٹس سے قومی فٹ بال ٹیم کو معیاری ٹیم بنانے کےلیے ابھی کچھ وقت لگےگا، تب تک ہمیں پاکستانی نژاد غیر ملکی کھلاڑیوں پر انحصار کی پالیسی کیساتھ چلنا ہوگا۔ پیرو سے تعلق رکھنے والے نولبرٹو سولانو کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے محسن گیلانی نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب میں انہیں فیڈریشن کا مکمل تعاون ہے، وہی ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں جو کہ بین الاقوامی سطح پر کوچ کے اختیارات کے مطابق ہے۔ محسن گیلانی نے کہا اگست 2025 میں جب البرٹو سولانو نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو بطور کوچ جوائن کیا، تب ہی یہ طے پا گیا تھا، لہٰذا سلیکشن کمیٹی کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
پاکستانی کپتان فاطمہ ثناکا ٹی
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ فاطمہ ثنا نے زمبابوے کیخلاف میچ میں 15گیندوں پر نصف سنچری بنادی، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی بیٹر صوفی ڈیوائن نے18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔ پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں133 رنز سے ہرادیا، تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ کراچی میں کھیلےگئے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف دیا، زمبابوے کی ٹیم 18ویں اوور میں 90 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان فاطمہ ثنا نے صرف 19 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، فاطمہ ثنا نے 10چوکے، 2 چھکے لگائے، سائرہ جبین نے 50 اور عائشہ ظفر نے 45 رنز بنائے۔
دوسراٹیسٹ : پاکستان کیخلاف بنگلادیش
سلہٹ : پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سلہٹ میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اننگز کے آغاز میں ہی بنگلادیش کے اوپننگ بیٹسمین محمود الحسن پاکستانی بولر محمد عباس کا شکار ہوگئے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کی جگہ بابر اعظم، خرم شہزاد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔ 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تھا اور قومی ٹیم 163 رنز بناکو آؤٹ ہوگئی تھی۔ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان:
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سری لنکا کے گریم لا بروئے تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا، رچرڈ کیٹلبرو اور کمار دھرماسینا سیریز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ راولپنڈی میں 30 مئی کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کمار دھرماسینا کے ہمراہ آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جو آئی سی سی ایمرجنگ امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 2 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فیصل خان آفریدی اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔ فیصل خان آفریدی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے رکن ہیں۔ لاہور میں 4 جون کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں احسن رضا اور کمار دھرماسینا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن ناصر حسین تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
پی سی بی نے قومی کرکٹرز
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے۔ پی سی بی کے مطابق کرکٹر حسن علی، محمد علی ، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عباس کے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔ پی سی بی نے بتایا کہ حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جب کہ محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ کے لیے این او سی دیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق محمد عباس کو ڈربی شائر کے لیے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کی گئی ہے۔
سعودی عرب اکتوبر میں
سعودی عرب رواں سال کے آخر میں اپنی پہلی فرنچائز ٹی 20 کرکٹ لیگ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈیونز لیگ ٹی 20 اکتوبر میں شروع ہونے کی توقع ہےاور اس میں ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے، تاہم یہ انٹرنیشنل ریٹائرڈ کھلاڑی فرنچائز کرکٹ میں اب بھی متحرک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹی 20 لیگ کی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے منظوری دی ہے، 6 ٹیموں پر مشتمل لیگ کے میچز طائف میں کھیلے جائیں گے، لیگ میں زیادہ سے زیادہ چار ایسے کھلاڑیوں کی شمولیت متوقع ہے جنہوں نے دو سالوں میں مکمل رکن ممالک کی نمائندگی کی ہوگی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لیگ میں کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضہ ایک لاکھ ڈالر تک ملنےکا امکان ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سعودی عرب کھیلوں کی دنیا میں ایک بڑی تبدیلی لانے والی قوت کے طور پر سامنے آیا ہے۔ تیل سے مالا مال یہ مملکت اپنی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے فٹبال، ٹینس اور باکسنگ کے بڑے اور منافع بخش ایونٹس منعقد کر رہی ہے۔ گزشتہ تین برسوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سعودی عرب ایک ایسی ٹی 20 لیگ متعارف کرواسکتا ہے جو آئی پی ایل کا مقابلہ کرے۔ گزشتہ سال آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گرینڈ سلیم طرز کے عالمی ٹی 20 ایونٹ میں ممکنہ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں۔ عملی طور پر سعودی عرب نے کرکٹ کی دنیا میں اپنی موجودگی بتدریج بڑھائی ہے۔ اس نے آئی سی سی کے ساتھ اسپانسرشپ معاہدے کیے ہیں۔ 2024 میں سعودی عرب نے آئی پی ایل کی نیلامی کی میزبانی کی اور گزشتہ سال متحدہ عرب امارات کی ILT20 لیگ کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کی۔
دوسرا ٹی 20: زمبابوے کیخلاف
کراچی: پاکستان ویمنز ٹیم نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے ویمنز ٹیم کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 170 رنز بنائے۔ ایمان فاطمہ نے عمدہ کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے۔ منیبہ علی نے 36 رنز بنائے۔ 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوین ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 103 رنز تک پہنچ سکی۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو 2 وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولر رہیں۔ اسی کامیابی کے ساتھ پاکستان ویمنز نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے ویمنز ٹیم کو 153 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ
قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹس کا فنانشل ماڈل 30 جون کو ختم ہو جائے گا جب کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی سے شروع ہو گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی فنانشل ماڈل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دور میں 2023 میں 3 برسوں کے لیے فنانشل ماڈل متعارف کرایا گیا تھا جسے موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں تبدیل نہیں کیا گیا لیکن فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردو بدل کیا جاتا رہا۔ اب یکم جولائی سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت شروع ہو گی، اس سلسلے میں نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے ناموں کے حوالے سے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔ گزشتہ برس 30 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا، پہلی مرتبہ اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹرز شامل نہیں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل ہو گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں موجود کئی کرکٹرز کی کیٹیگریز میں تنزلی اور ترقی ہو گی۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد نواز، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی شمولیت کا امکان کم ہے جبکہ اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل سمیت ڈومیسٹک پرفارمرز کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حکومتِ پاکستان سے ہلالِ امتیاز
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے صدر پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز ملنے پر اسے اپنے لیے بڑے اعزاز کی بات قرار دیا ہے۔ ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب کے بعد شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذات تک محدود نہیں بلکہ یہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ عوام کی محبت، دعاؤں اور مسلسل سپورٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ اسی عوامی محبت نے انہیں آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔ سابق کپتان نے اس موقع پر وطن کے محافظوں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ ان شہداء کے نام کیا جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شاہد آفریدی نے ملک کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے اللہ سے پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھنے کی التجا کی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ روز ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران شاہد آفریدی کو کرکٹ کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات اور طویل کریئر کے اعتراف میں ہلال امتیاز سے نوازا تھا۔
پاکستان کی دو خواتین نے
سیلنگ میں پاکستان کی دو خواتین نے نئی تاریخ رقم کردی۔ پہلی بار پاکستان کی دو سیلرز نے انٹرنیشنل سیلنگ جج بننے کیلئے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔ زویا اسد علی اور مہناز جمیل نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ سیلنگ کے انٹرنیشنل سیمینار میں شرکت کی، سیمینار کے بعد دونوں پاکستانی سیلرز امتحان میں عمدہ نمبرز سے پاس ہوئیں۔ پاکستان کی پہلی بار خواتین نے ججز کا کورس مکمل کیا ہے، دونوں خواتین سیلرز کا تعلق پاکستان ائیر فورس کے یاٹ کلب سے ہے۔ پاکستان کی دونوں خواتین سیلرز کو 4 سال کے اندر تین انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرنا ہوگی، انٹرنیشنل ریس میں ان کی کارکردگی دیکھنے کے بعد انہیں انٹرنیشنل سیلنگ جج کا درجہ مل سکے گا۔ اس سے قبل سیلنگ میں پاکستان کے 3 سیلرز انٹرنیشنل ججز رہ چکے ہیں، 80 کی دہائی میں کیپٹن ذکا اللہ چوہدری مرحوم اور ایڈمرل ریٹائیرڈ خالد محمود اختر انٹرنیشنل سیلنگ کے ججز رہے۔ 1996 میں کیپٹن ارشد نے کوالیفائی کرکے انٹرنیشنل جج کا سرٹیفیکٹ حاصل کیا اور اب وہ انٹرنیشنل ریس آفیسر ہیں جبکہ زویا اسد علی انٹرنیشنل ریس آفیسر کیپٹن ارشد کی نواسی ہیں۔
صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا ہےکہ صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایکس پر اپنی اہلیہ اور صاحبزادی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے، آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، آمین۔ خیال رہےکہ آج ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دیا۔
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر کردی گئیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سارہ ٹیلر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے، سارہ ٹیلر کو کارل ہوپکنسن کی جگہ مختصر دورانیے کے لیے ذمہ داری دی گئی ہے، کارل ہوپکنسن آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سارہ ٹیلر اینڈریو فلنٹوف کے ساتھ انگلینڈ لائنز کے اسکواڈ کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں، سارہ ٹیلر انگلینڈ سینئر مینز ٹیم کے ساتھ کام کرنے والی پہلی خاتون کوچ ہوں گی۔ سارہ ٹیلر کا شمار انگلینڈ ویمنز ٹیم کی بہترین وکٹ کیپر پلیئرز کے طور پر ہوتا ہے۔
ایرانی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ
ایران میں فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ میں شرکت کے لیے روانگی سے ایک ہفتہ قبل بڑا اجتماع کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اجتماع ایران کے دارالحکومت تہران میں انقلاب اسکوائر پر کیا گیا جہاں پر جمع ہزاروں افراد نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور کامیابی کی دعائیں کی۔ اس کے علاوہ فٹبال ٹیم کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات بھی ہوئی اور ٹیم نے صدر کو 12 نمبر کی ٹی شرٹ پیش کی۔ اس موقع پر مسعود پزشکیان نے ٹیم سے کہا کہ ایران کی عظمت کے لیے میدان میں پوری توانائیاں استعمال کریں، ایرانی قوم دعاگو ہے کہ ٹیم پوری قوت سے میدان میں اترے اور اعزاز کے ساتھ لوٹے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ ٹیم ایران کے فخر اور اتحاد کی علامت بن کر ابھرے گی، ایرانی قوم کو اپنے محنتی سپوتوں پر فخر ہے۔ مزید براں سربراہ ایرواسپیس پاسداران انقلاب ایران نے بھی کہا کہ پوری قوم ہر قدم پر ٹیم کےساتھ ہے۔ یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ اگلے ماہ امریکا ،کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائےگا، ایران فٹبال ٹیم امریکی ریاست لاس اینجلس میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 15 جون کو کھیلےگی۔
ریٹائرمنٹ لینے کے بعد شابنم اسماعیل
جنوبی افریقا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 37 سالہ تجربہ کار فاسٹ بولر شابنم اسماعیل(Shabnim Ismail ) کی حیران کن واپسی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ شابنم اسماعیل نے 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، تاہم اب وہ ایک بار پھر قومی ٹیم کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔ کرک انفو کے مطابق ٹیم کی قیادت لورا وولوارڈٹ( Laura Wolvaardt) کریں گی جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر ماریزان کیپ بھی بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد اسکواڈ میں شامل ہو گئی ہیں۔ سابق کپتان ڈین وین نیکرک، جنہوں نے گزشتہ برس ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تھا، وہ بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ جنوبی افریقی اسکواڈ میں تزمین برٹس، سونے لوس، چلوئی ٹرائیون اور ایابونگا خاکا جیسے اہم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ نوجوان آل راؤنڈر کیلا رینیکے پہلی مرتبہ سینئر ورلڈ کپ کھیلیں گی، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر کرابو میسو بھی انجری سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آگئی ہیں۔ ہیڈ کوچ منڈلا ماشیمبی نے شابنم اسماعیل کی واپسی کو ٹیم کے لیے بڑی تقویت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربے اور جذبے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شابنم اب بھی جنوبی افریقا کے لیے کچھ خاص کرنے کی بھرپور خواہش رکھتی ہیں۔ شابنم اسماعیل ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دنیا بھر کی فرنچائز لیگز میں متحرک رہیں۔ وہ 2025 میں ممبئی انڈینز کے ساتھ ویمنز پریمیئر لیگ جیت چکی ہیں جبکہ ڈبلیو بی بی ایل، دی ہنڈرڈ اور ویمنز کیریبین پریمیئر لیگ سمیت مختلف ایونٹس میں 92 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں۔ سلیکٹرز کے کنوینر کلنٹن ڈو پریز نے کہا کہ ٹیم کے بنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھنا ضروری تھا کیونکہ یہی کھلاڑی گزشتہ چند برسوں سے ایک مضبوط یونٹ کے طور پر کھیل رہے ہیں۔ جنوبی افریقا اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 13 جون کو مانچسٹر میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت
بنگلا دیش کی حکومت نےرواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں بنگلا دیشی ٹیم کو شیڈول ایونٹ سے باہر کر دیا گیا تھا، جبکہ اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔ کرک انفو کے مطابق بنگلا دیشی وزارتِ کھیل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر اے کے ایم ولی اللہ کمیٹی کی سربراہی کریں گے، جبکہ سابق کپتان اور چیف سلیکٹر حبیب البشار اور فیصل دستگیر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 ورکنگ دنوں میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے۔ معاملے کی ابتدا 3 جنوری کو اس وقت ہوئی جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ہدایت دی کہ وہ بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل 2026 اسکواڈ سے نکال دیں۔ اس فیصلے کی باضابطہ وجہ سامنے نہیں لائی گئی، تاہم اس وقت بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات کشیدہ تھے۔ اگلے ہی روز اُس وقت کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرال نے اپنے فیس بک بیان میں کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم بھارت میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی، لہٰذا آئی سی سی سے مطالبہ کیا جائے گا کہ ٹیم کے میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں۔ بعد ازاں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کیا کہ ٹیم بھارت میں نہیں کھیلے گی، تاہم آئی سی سی نے مؤقف اختیار کیا کہ کوئی سنجیدہ سیکیورٹی خدشات موجود نہیں۔ کئی ملاقاتوں اور آئی سی سی وفد کے دورۂ ڈھاکا کے باوجود معاملہ حل نہ ہو سکا۔ 24 جنوری کو آئی سی سی بورڈ اجلاس میں بنگلا دیش کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا۔ بعد میں آصف نذرال نے اپنے فیصلے سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے ذمہ داری کھلاڑیوں پر ڈال دی۔ نئی حکومت کے وزیر کھیل امین الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کھیلوں کے تعلقات بہتر بنائے جائیں گے اور پورے معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی۔
سابقہ انتظامیہ نے ٹی 20 ورلڈکپ
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ایڈ ہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال نے کہا ہےکہ سابقہ بورڈ انتظامیہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مسئلے کو جس انداز میں لیا وہ درست نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے تمیم اقبال نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایشو جب ہوا تو میں سب سے پہلے بولا تھا، بی سی بی کی سابقہ انتظامیہ نے اس ایشو کو جیسے بھی لیا وہ درست نہیں تھا، آئی سی سی نے نرمی دکھائی، حل نکلانے کی راہ موجود تھی، ہمیں حل تلاش کرنا چاہیے تھا۔ سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نےکہا کہ ہم نے ورلڈکپ ڈائیلاگ کے بغیر جانے دیا، ہو سکتا ہے کہ اس ورلڈ کپ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو دوبارہ ورلڈکپ کھیلنے کا موقع نہ ملے، مجھے یہ سب اچھا نہیں لگا۔ ان کا کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے صدر متھن منہاس کے ساتھ میں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، بھارتی بورڈ اور بی سی بی کے درمیان اب کوئی مسئلہ نہیں ہے، سکیورٹی کا بھی ایشو نہیں ہے، بھارتی ٹیم کے لیے کبھی خطرہ نہیں رہا، بھارتی ٹیم جب بھی آتی ہے، اسٹیڈیم پیک ہوتے ہیں، بنگلادیش انڈیا سیریز بہت اچھی ہو گی۔ پاکستان کی جانب سے یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ کے بائیکاٹ کے سوال پر تمیم اقبال نے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس گروپ کا حصہ نہیں تھا اس لیے تبصرہ نہیں کر سکتا، مگر جو کچھ بھی ہوا ہم نے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ضائع کر دیا۔
ہمارے سیٹ بیٹر لمبا
قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود نے بنگلادیش سے پہلے ٹیسٹ میں شکست پر کہا ہے کہ کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، ذمہ داری خود لوں گا، ٹیسٹ کرکٹ میں وقفہ آنے سے چیزیں مشکل ہو جاتی ہیں۔ ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ناہید رانا نے ٹیم پلاننگ اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، ہار کر مایوسی ہوئی، ہمیں امید تھی کے ہمارے سیٹ بیٹرگیم کو لمبا لے کر جاتے مگر بدقسمتی سے ایسا انہیں ہوا، ہمارے سیٹ بیٹر لمبا کھیلتے تو ہم میچ ڈرا کرسکتے تھے۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ مثبت بات یہ ہے کہ اذان اویس اور عبداللہ فضل نے بہترین کھیل پیش کیا، عبداللہ کو آج صبح ٹریننگ کے دوران سر پر بال لگی مگر اس کے باوجود اس نے اچھا حوصلہ دکھایا، مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر دونوں نوجوان بیٹر مزید میچور ہوں گے۔ ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ بطورکپتان یہ نہیں کہوں گا کہ بولر یا بیٹر نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا، بولر نے چند سیشن میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، بنگلا دیش کے نجم الحسین شنتو اور مومن الحق نے اچھا کھیل پیش کیا، ہمیں لگا کہ مومن الحق اور شنتو کی پارٹنرشپ کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہ بہترین ٹیسٹ پچ تھی، اسپنرز نے فاسٹ بولر کو وکٹیں لینے میں مددکی، ہدف ملنے کے بعد فیصلہ کیا کہ کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے، چائے کے وقفے تک میچ گرفت میں تھا، جب بھی میچ ہارتے ہیں تو جذبات کافی زیادہ ہوتے ہیں، بطور ٹیم ذمہ داری لے کر کھیلنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں غلطیوں سے سیکھ کر اچھا کھیل پیش کرنےکی کوشش کریں گے، شکست پر کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، ذمہ داری خود لوں گا، بطور کپتان کوشش کرتا ہوں چیزوں کو بہتر کروں، ماڈرن ڈے کرکٹ میں کھلاڑی خود کو ہر جگہ ایڈجسٹ کرتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں وقفہ آنے سے چیزیں مشکل ہو جاتی ہیں۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی: عائشہ ظفر کی
کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے 3 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے ویمنز ٹیم کو 153 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں237 رنز بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 84 رنز پرڈھیر ہوگئی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹ پر 237 رنز اسکور کیے۔یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عائشہ ظفر نے 47 گیندوں پر 15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔وہ پاکستان کی جانب سے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والی بیٹر بن گئیں۔
ڈھاکا ٹیسٹ،چوتھا دن:
ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھےدن بنگلا دیش نے دوسری اننگزمیں 3وکٹوں کےنقصان پر152رنز بنا لئے اس طرح بنگلا دیش کو 179 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ، کل(منگل) میچ کا آخری دن ہوگا۔ بنگلا دیش کے بیٹر مومن الحق نے 56رنز کی اننگز کھیلی،مومن الحق ٹیسٹ کرکٹ میں 5ہزاررنز بنانےوالےتیسرےبنگلا دیشی بیٹر بن گئے۔ نجم الحسین شانتو 58 اور مشفیق الرحیم 16رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ، پاکستانی بالرز شاہین آفریدی ، عباس آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 400 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرلیں،وہ 400 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے 9ویں پاکستانی بالر بن گئے۔
شاہین آفریدی نے بین الاقوامی
شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے گزشتہ روز مومن الحق کو آؤٹ کرکے بین الاقوامی کرکٹ میں چار سو وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پاکستان کے پانچویں فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں، ان سے پہلے 400 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان ، شعیب اختر اور عمرگل بھی حاصل کرچکے ہیں۔ شاہین آفریدی مجموعی طور پر پاکستان کے نویں باؤلر ہیں، ان سے قبل تین پاکستان اسپنرز بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں، ان میں ثقلین مشتاق، سعید اجمل اور شاہد آفریدی شامل ہیں۔
شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف جاری ٹیسٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیشی بلے باز مومن الحق کو آؤٹ کرکے شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔ شاہین آفریدی یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پانچویں فاسٹ بولر ہیں۔ ان سے قبل وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان ، شعیب اختر اور عمرگل بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر وہ پاکستان کے نویں بولر ہیں۔ ان سے قبل 3 پاکستانی اسپنرز بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں جن میں شاہد آفریدی، ثقلین مشتاق اور سعید اجمل شامل ہیں۔ 25 سالہ فاسٹ بولر نے اپنے 211 ویں انٹرنیشنل میچ میں یہ سنگ میل عبورکیا، وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی نویں نمبر پر ہیں۔
بنگلادیش کیخلاف 70 اوورز میں
ڈھاکا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ کے آخری روز اگر بنگلا دیش کی جانب سے 70 اوورز میں 260 رنز کا ٹارگٹ ملا تو یقینی طور پر ہم جیت کے لیے جائیں گے۔ پیر کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 152 رنز بنالیے اور پاکستان کے خلاف اس کی مجموعی برتری 179 رنز کی ہوگئی ہے۔ ڈھاکا میں چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہاکہ اس وقت آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کس کو ٹیسٹ میں برتری حاصل ہے، میچ کا آخری روز بڑا دلچسپ ہو گا ہم انہیں جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ، یہی ہماری حکمت عملی ہو گی۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر بنگلا دیشی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور 70 اوورز میں 260 رنز کا ٹارگٹ دیتے ہیں تو یقینی طور پر ہم جیت کے لیے جائیں گے لیکن مجھے نہیں لگتا وہ ایسا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی طور پر خواہش ہو گی کہ وہ 60 سے 70 اوورز میں ہمیں 260 تک ٹارگٹ دیں لیکن ایسا دکھائی نہیں دیتا۔ پانچویں روز اگر 30،40 اوورز میں 300 ٹارگٹ ملے تو یہ مشکل ہوتا ہے۔ سلمان علی آغا نے کہاکہ ٹیسٹ کے دوسرے روز ہم نے بہت اچھا کھیلا، ہم نے جلد آؤٹ بھی کیا اور بیٹنگ بھی اچھی کی تھی، پہلے دن ہم آگے نہیں تھے جبکہ تیسرا روز ملا جلا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جب کھیل رہے ہوتے ہیں جیتنا ہی ترجیح ہوتا ہے۔ ہم یہی چاہیں گے کہ بنگلا دیش کو جلد از جلد آؤٹ کریں وہ کیا سوچ رہے ہیں یہ وہی بتا سکتے ہیں۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے آنے سے ٹیمیں اب میچ جیتنے کے لیے جاتی ہیں، پچز ایسی تیار کی جاتی ہیں جن سے نتیجہ نکلے۔ 10، 15 برس پہلے چلے جائیں تو ایسی پچز ہوتی تھیں ٹیسٹ ڈرا ہوتے تھے۔
ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کا
ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا۔ بنگلا دیش نے دوسری اننگ 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کےلیےکم از کم 75 اوورز میں 268 رنزبنانے ہوں گے، نجم الحسین شانتو نے 87 اورمومن الحق56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلادیش نے ٹیسٹ کے پانچویں روز دوسری اننگز 152 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی۔ پانچویں دن کے آغاز پر بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 164 رنز پر گری، مشفیق الرحیم 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 190 رنز پر گر ی، لٹن ڈاس کو 11رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کے نعمان علی اورحسن علی کی ،3 3 وکٹیں ، شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ اذان اویس نے شاندار 103 رنز اسکور کیے، عبداللّٰہ فضل 60، محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز میں امام الحق نے 45 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
وہ صف جس میں دل ایک ہوں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پیغام میں کہا کہ وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم دیوار بن جاتی ہے۔ شاہد آفریدی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں، اور ارادے پکے ہوں اللہ اسے پسند کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا، لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللہ کی مدد کی نشانی تھی۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ دنیا کو آج نفرت نہیں، امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، مگر جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک دیوار بن جاتی ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں ہوتی ہے۔
آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے
آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم دورہ پاکستان کے موقع پر تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی، آسٹریلیا نے دورہ بنگلا دیش کیلئے بھی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ بنگلا دیش میں اپنے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں مچل مارش آسٹریلیا ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے، ان کے علاوہ الیکس کیری ، کیمرون گرین ،نیتھن ایلس ، جوش انگلس ، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ اولی پیک ، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ ، میتھیو شارٹ ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچز کی سیریز تیس مئی سے شروع ہو گی، پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اگلے دونوں میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ نے نئی ٹی20
نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ مجوزہ ٹی20 لیگ کی لانچ اب 2027-28 کے ‘ہوم سمر’ تک مؤخر کر دی گئی ہے تاکہ مقابلے کے قیام کے لیے مزید وقت حاصل کیا جا سکے۔ بورڈ کے مطابق NZ20 کے تحت 6 ٹیموں پر مشتمل فرنچائز لیگ رواں سیزن میں شروع ہونا تھی، تاہم بین الاقوامی کرکٹ شیڈول اور دیگر انتظامی معاملات کے باعث اس فیصلے کو مؤخر کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف طے شدہ ٹیسٹ سیریز کے باعث جنوری اور فروری میں شیڈول انتہائی مصروف ہے، جس سے لیگ کے لیے دستیاب وقت محدود ہو گیا۔ سپر سمیش، جو گزشتہ 21 برس سے جاری ہے، اب ایک اور سیزن تک برقرار رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں گھریلو ٹی20 کرکٹ کو عالمی معیار کے مطابق مستحکم اور مسابقتی بنانا ترجیح ہے۔
بنیان المرصوص صرف آپریشن نہیں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کے آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے پر ٹوئٹ کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں اور ارادے پکے ہوں اللّٰہ اسے پسند کرتا ہے، آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج نفرت نہیں امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک دیوار بن جاتی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں ہوتی ہے۔
بنگلادیش کیخلاف سیریز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم فٹ ہوگئے جس کے بعد انہوں نے پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔ بابر اعظم نے ڈھاکا میں بیٹنگ کوچ اسد شفیق کی نگرانی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی اکیڈمی میں بیٹنگ پریکٹس کی۔ اس موقع پر ٹرینر اور فزیو بھی بابر کے ساتھ نیٹس پر موجود تھے۔ بابر اعظم نے وکٹوں کے درمیان دوڑ بھی کسی مشکل کے بغیر کی۔ واضح رہے کہ بابر اعظم گھٹنے کی تکلیف کے باعث بنگلا دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔ بابر اعظم سلہٹ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے
کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔ آسٹریلیا نے دورہ بنگلا دیش کے لیے بھی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔ دورہ بنگلا دیش میں آسٹریلیا نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔ پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز میں میچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ الیکس کیری ،نیتھن ایلس ، کیمرون گرین ، جوش انگلس ، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ اولی پیک ، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ ، میتھیو شارٹ ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی جبکہ 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوں گے۔
ڈھاکا ٹیسٹ کا تیسرا روز:
ڈھاکا ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے اذان اویس نے اپنےپہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کر ڈالی۔ اذان اویس کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے 14ویں بیٹر بن گئے، جنہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 103 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ پاکستان کےعبداللہ فضل نے بھی کیرئیر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں ففٹی اسکور کی۔ اس وقت عبداللہ فضل 102 گیندوں پر 50رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ آج قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز ایک وکٹ پر 179 رنز سے کیا۔ پاکستان کی جانب سے کریز پر موجود اذان اویس نے 84 اور عبداللّٰہ فضل نے 37 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا، بعدازاں اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے اذان اویس پہلے ہی سیشن میں 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ 226 رنز پر گر گئی جب کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے اگلے ہی اوور میں 227 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی جب سعود شکیل صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کے مجموعی 230 اسکور پر عبداللہ فضل 60 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اور یوں پاکستان کی پانچ وکٹیں گرگئیں۔ اس سے قبل پہلی اننگ میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔ پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
ایران کی فیفا ورلڈ کپ میں
تہران: ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں ضرور حصہ لے گی۔ تاہم میزبان ممالک میکسیکو، امریکا اور کینیڈا کو ایران کے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور حالیہ سیاسی تنازعات کے باعث ایران کی شرکت سے متعلق خدشات پیدا ہوئے تھے۔ تاہم اب حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ ایرانی ٹیم ورلڈ کپ میں شریک ہو گی۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا کہ ایران نے میزبان ممالک کے سامنے 10 شرائط رکھی ہیں۔ جن میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بغیر رکاوٹ ویزے جاری کرنا، قومی پرچم اور ترانے کا احترام اور ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے خاص طور پر ان کھلاڑیوں کے لیے ویزا مسائل نہ ہونے کی یقین دہانی مانگی ہے۔ جن کا ماضی میں پاسداران انقلاب سے تعلق رہا ہے، جن میں مہدی تریمی بھی شامل ہیں۔ فیفا صدر انفنٹینو پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران کے میچز امریکا میں شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔ ایران کو گروپ جی میں نیوزی لینڈ، بیلجیئم اور مصر کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ جبکہ ٹیم اپنا پہلا میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں کھیلے گی۔
انگلینڈ نے افغانستان کرکٹ
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انگلینڈ افغانستان کے خلاف کوئی بھی باہمی کرکٹ سیریز نہیں کھیلے گا۔ انگلش بورڈ نے اس فیصلے کی وجہ طالبان حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں کو قرار دیا ہے۔ای سی بی کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کو تعلیم، کھیل اور عوامی زندگی سے دور رکھنا صنفی امتیاز ہے، جو بین الاقوامی کھیلوں کی روح اور اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں افغانستان کے ساتھ معمول کی کرکٹ روابط برقرار رکھنا انسانی حقوق کے مسائل کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہوگا۔ واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا بھی طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کے خلاف باہمی سیریز منسوخ کر چکا ہے تاہم انگلینڈ نے گزشتہ برس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا کیونکہ یہ ایک عالمی ٹورنامنٹ تھا اور اس سے دستبرداری پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ دوسری جانب افغانستان کی جانب سے خواتین کرکٹ ٹیم نہ بنانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ مکمل رکن ممالک کے لیے خواتین کرکٹ کا ڈھانچہ قائم کرنا لازمی سمجھا جاتا ہے۔ ادھر انگلینڈ نے اپنے 2026 کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ٹیم نیوزی لینڈ، بھارت، پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔
اذان اویس نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ
ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے پاک بنگلا دیش ٹیسٹ میچ میں اذان اویس نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ وہ کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پاکستان کے چودھویں بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے بنگلادیش کے خلاف سنچری مکمل کی۔ اکیس سالہ اذان اویس 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں اذان اویس اور عبداللہ افضل نے ڈیبیو کیا۔ اذان اویس نے امام الحق کے ساتھ میچ میں اننگ کا آغاز کیا تھا۔ امام الحق 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ افضل اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 60 رنز بنا سکے۔
وہ صف جس میں دل ایک ہوں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پیغام میں کہا کہ وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم دیوار بن جاتی ہے۔ شاہد آفریدی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں، اور ارادے پکے ہوں اللہ اسے پسند کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا، لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللہ کی مدد کی نشانی تھی۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ دنیا کو آج نفرت نہیں، امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، مگر جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک دیوار بن جاتی ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں ہوتی ہے۔
لاہور اور کراچی کے کھانوں پر
پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی کراچی اور لاہور کے کھانوں کو لے کر ہونے والی بحث میں کود پڑے۔ وسیم اکرم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر کراچی اور لاہور کے کھانوں پر ہونے والی بحث پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوں کراچی اور لاہور پر کافی بحث ہورہی ہے، تلواریں نکل آئی ہیں، گنڈاسے نکل آئے ہیں اور آپس میں لڑائی ہورہی ہے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں 42 سال لاہور میں رہا ہوں، لاہور میں میری پیدائش ہوئی ہے اور اب پچھلے 14 سالوں سے کراچی میں رہ رہا ہوں۔ وسیم اکرم نے بتایا کہ لاہور میں کچھ جگہ ضرور ہیں جہاں نہاری پائے ہیں مگر ایک جگہ کراچی، جہاں ساری قومیں رہ رہی ہیں ان سب کا مکس کھانا ہے آپ کو ریسٹورینٹ میں مختلف کھانے ملتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ایک چیز نوٹ کی ہے بادشاہی مسجد کے پاس مشہور فوڈ اسٹریٹ ہے وہاں بھی صرف مرچیں تھیں، لاہور کے کھانوں میں مرچیں اور کریم کہاں سے آگئی؟ وسیم اکرم نے آخر میں کہا کہ میں جو بحث ختم کرنا چاہتا ہوں کہ کراچی میں ورائٹی زیادہ ہے، لاہور میں کھانا اچھا ہے ورائٹی کم ہے۔ سابق کپتان نے مذاقاً کہا کہ اب جوتیاں لے کرمیرے پیچھے پڑ جائیں۔
بابراعظم کی انجری کے حوالے سے
بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث باہر ہونے والے بیٹر بابراعظم کی انجری سے متعلق اپڈیٹ سامنے آگئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بابراعظم کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، انہوں نے پریکٹس سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی۔ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران بابرکوبائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا تھا اور ٹیم مینجمنٹ کو بتانےپر ایم آر آئی اسکین کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق حفاظتی وجوہات کے باعث بابراعظم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں آرام دیاگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بابراعظم نے آرام کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ٹیم مینجمنٹ نے بابر کو آرام دینےکافیصلہ کیا ہے اور وہ دوسرے ٹیسٹ کےلیے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہوگا۔
سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے اظہر علی کی تقرری کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق سابق کپتان اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ اظہر علی کو دورہ نیپال کے لیے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آئی سی سی کی سی ڈبلیو سی ایل ٹو ہے۔ جس میں اسکاٹ لینڈ ٹیم نیپال اور یو ایس اے کا مقابلہ کرے گی۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، میرا کیرئیر کے آغاز میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ تعلق رہا ہے ، میں کام کے آغاز اور باصلاحیت ٹیم آگے بڑھنے میں مدد کے لیے بہت پرجوش ہوں ۔
ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ
ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں مصر کے ایڈم حول کو شکست دے دی۔ پاکستانی پلیئر نورزمان نے مصر میں جاری ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے پلیئر کو 2-3 سے ہرایا۔ میزبان ملک کے پلیئر کے خلاف نور کی جیت کا اسکور 11-9, 5-11, 11-7, 9-11, 11-8 رہا۔ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی عاصم خان کو پہلے راؤنڈ میں سیڈ 5 جوئیل ماکن نے شکست دی۔ ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر عشب عرفان آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔
ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کے
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ جاری ہے۔ آج میزبان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 301 رنز سے دن کا آغاز کیا۔ کھیل کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو بظاہر ان کے لیے مشکل فیصلہ محسوس ہوا کیونکہ پہلے دن پاکستان کے حصے میں صرف 4 وکٹ ہی آسکیں اور 85 اوورز کا کھیل ہوا۔ شاہین آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔ بنگلادیش کی طرف سے محمود الحسن 8، شادمان اسلام 13، کپتان نجم الحسن شانتو نے 101 اور مومن الحق نے 91 رنز کی اننگز کھیلی اور یوں بنگلا دیش نے پہلے دن اسکور بورڈ پر 301 رنز سجا لیے۔ آج دوسرے دن کے آغاز پر مشفیق الرحیم نے 48 اور لٹن داس نے 8 رنز کے ساتھ بلے بازی کا آغاز کیا تاہم لٹن داس 33 رنز بناکر محمد عباس کا شکار بنے۔ اس کے بعد مہدی حسن 10، تیج الاسلام 17 رنز بناسکے جب کہ مشفیق الرحیم 91 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں
بھارتی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کیلئے بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی۔ بھارت کی وزارتِ کھیل نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اور ٹیمیں بھارت میں منعقد ہونے والے کثیرالملکی مقابلوں میں شرکت کرسکیں گے تاہم دوطرفہ مقابلے بدستور ممکن نہیں ہوں گے۔ وزارتِ کھیل کا کہنا تھا کہ دو طرفہ اسپورٹس مقابلوں کےلیے نہ بھارتی ٹیمیں پاکستان جائیں گی اور نہ پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے پاکستان اوربھارتی کرکٹ ٹیمیں 2012 کے بعد سے کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی ہیں، دونوں ٹیمیں نیوٹرل وینیوز پر ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا جس کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا ون ڈے 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اس سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا جب کہ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔
سابق بھارتی کرکٹر سلیل
بھارت کے سابق فاسٹ بولر سلیل انکولا کو ڈپریشن کے باعث اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ سلیل انکولا کا مینٹل ہیلتھ کیئر سینٹر میں علاج جاری ہے، وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہیں اور ان کا پونے کے قریب سینٹر میں ری ہیب ہو رہا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر کی اہلیہ ریا انکولا کا کہنا ہے کہ سلیل 2024 سے والدہ کے انتقال کے بعد اپ سیٹ ہیں، حال ہی میں اکثر طبیعت خراب ہونے اور بریک ڈاؤن کے بعد پرسکون جگہ پر علاج کرانے کا فیصلہ کیا۔ ریا انکولا نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے انہوں نے علاج کا فیصلہ کیا، ری ہیب سے بہتری آرہی ہے اور کرکٹ فیملی بھی بریک لینے پر سلیل انکولا کو سپورٹ کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ سلیل انکولا نے واحد ٹیسٹ 1989 میں کراچی میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جب کہ بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور پاکستان کے وقار یونس نے بھی اسی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ سلیل انکولا نے 20 ون ڈے میچز میں بھی بھارت کی نمائندگی کی اور انہوں نے 1997ء میں ٹھوڑی کے ٹیومر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ سلیل انکولا نے فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری بھی کی ہے۔
ویرات کوہلی کے سابق ساتھی
انڈیا کے سابق انڈر 19 کرکٹر اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے میڈیم فاسٹ بولر امن پریت سنگھ 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، امن پریت سنگھ ویرات کوہلی کے انڈر 19 ٹیم کے ساتھی تھے جنہوں نے پنجاب کے لیے چھ فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں کنگز الیون پنجاب کا بھی حصہ تھے اور بعد میں پنجاب کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ اس کے علاوہ امن پریت سنگھ نے 2007 میں ہندوستان کے لیے پانچ یوتھ ون ڈے اور ایک یوتھ ٹیسٹ کھیلا تھا۔ کرکٹر کی موت پر سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے بھی دکھ کا اظہار کیا اور ایکس پر ان کے لیے تعزیتی ٹوئٹ کی۔ اس کے علاوہ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی امن پریت کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں
میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا اہم کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی لیگز سے محفوظ رکھنے کا توڑ تلاش کرنے لگا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز کا ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس رہے اس لیے کرکٹ آسٹریلیا نے بڑی پیشکش کی ہے جس میں پیٹ کمنز کو 12 ملین آسٹریلوی ڈالرز میں معاہدہ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا چاہتا ہے کہ معاہدے کے مطابق پیٹ کمنز 2029 تک ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دیں۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو 4 ملین ڈالرز سالانہ کی 3 برس کے لیے پیشکش کی۔ دوسری جانب تینوں فارمیٹ کھیلنے والے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کی بات چیت جاری ہے جب کہ مارنوس لبو شین کے ساتھ بھی اسی طرز کے تین سالہ معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ہیڈ آف کرکٹ جیمز ایلسوپ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پرکشش معاہدوں کا حق رکھتے ہیں ، یہ کرکٹرز آسٹریلیا کے لیے ملٹی فارمیٹس میں عرصہ دراز سے پرفارمرز ہیں ۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 12 ماہ کے دوران 21 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں۔
بنگلہ دیش بورڈ نے پاکستان کے ساتھ
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے طلبا ءکا داخلہ مفت کر دیا۔ طلباء ادارے کے کارڈ اور یونیفارم کے ساتھ ٹیسٹ میچز فری دیکھ سکیں گے۔کرکٹ اکیڈمیز کے 15 سال تک کے ٹریننگ کرنے والے بچے بھی مفت میچ دیکھ سکیں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہوگا۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کا کھیلوں کی 16
سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی 16 اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام اکیڈمیز لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہوں گی، جن میں کوئی فیس نہیں ہو گی یعنی بالکل فری ہوں گی۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کو ٹاسک دے دیئے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 16 سپورٹس اکیڈمیز کو فری اوپن کیا جا رہا ہے، پنجاب کے تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں اکیڈمیز قائم ہوں گی۔ ان اکیڈمیز میں باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، تائیکوانڈو، سکواش اور کرکٹ کی اکیڈ میز شامل ہیں۔
انگلینڈ ، سری لنکا اور پاکستان
انگلینڈ ، سری لنکا اور پاکستان سہ ملکی سیریز کھیلنے پر متفق ہو گئے۔ لاہور میں پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا کے جواب کا منتظر ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سیریز کے تمام میچز لاہور میں کرانے کی تجویز دے رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچز 31 مئی، 2 جون اور 4 جون کو شیڈول کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم حتمی شیڈول کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کا جواب موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کے درمیان بھی ون ڈے سیریز کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور تینوں بورڈز سیریز کھیلنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تین ملکی ون ڈے سیریز رواں سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے جس کے لیے وینیوز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، وینیوز فائنل ہونے کے بعد شیڈول متعلقہ کرکٹ بورڈز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور باہمی مشاورت سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ مزید برآں، سری لنکا کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔
آئی سی سی نے سالانہ ٹی
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی سالانہ رینکنگ میں ابتدائی7 ٹیموں کی پوزیشن برقرار ہے۔ ورلڈ چیمپئن بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اس کی سالانہ رینکنگ پوائنٹس میں ایک پوائنٹ کی کمی ہوئی ہے۔ انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقا کا پانچواں، پاکستان کا چھٹا اور ویسٹ انڈیز کا 7 واں نمبر برقرار ہے۔ سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 ویں سے 9 ویں نمبر پر چلاگیا ہے۔ بنگلادیش ٹیم ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ افغانستان کا 10 واں، زمبابوے اور آئرلینڈ 11ویں اور 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سالانہ ٹیم رینکنگ کی پہلی 10 پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آسٹریلیا کا آئی سی سی ویمنز ٹیم سالانہ رینکنگ میں پہلا نمبر برقرار ہے۔ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کا چھٹا، سری لنکا کا ساتواں اور پاکستان کا 8 واں نمبر ہے۔
فرنچ اوپن میں انعامی رقم
سال کے دوسرے بڑے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان انعامی رقم پر تنازع سر اٹھانے لگا جس کے باعث ویمنز کھلاڑیوں کی جانب سے ایونٹ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔ گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں نیا تنازع سر اٹھانے لگا ، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان انعامی رقم پر تنازع شدت اختیار کررہا ہے۔ بیلاروس سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر ایک پلیئر ارینا سبالینکا اور امریکی کھلاڑی کوکوگف نے فرنچ اوپن کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ۔ متعدد سرکردہ کھلاڑیوں نے اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیے کے مطابق انعامی رقم ٹورنامنٹ کی مجموعی آمدن میں سے 15 فیصد سے کم ملنے کا امکان ہے۔ نمبر ون ویمن ٹینس پلیئر ارینا سبالینکا کا کہنا ہے کہ اگر فرنچ اوپن کی انعامی رقم نہ بڑھائی گئی تو کھلاڑی ایونٹ کا بائیکاٹ کریں گے۔ ارینا سبالینکا نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی نہ کسی مرحلے پر ہم اس ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کریں گے، اپنے حقوق کے لیے لڑنے کا یہ واحد طریقہ ہے، میرے خیال میں کھلاڑیوں کے ساتھ یہ ناانصافی ہے، امید ہے مذاکرات میں ہم اس نتیجے پر پہنچیں گے جس پرسب خوش ہوں گے، میرا ماننا ہے کہ ہمیں زیادہ حصہ ملنا چاہیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس بار ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 9.5 فیصد اضافے کے بعد 72.19 ملین ڈالرز کی گئی۔ یاد رہے کہ یوایس اوپن کی انعامی رقم 90 ملین، ومبلڈن کی 72.51 ملین ڈالرز، آسٹریلین اوپن کی 80.06 ملین ڈالرز ہے۔
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے
فٹبال ورلڈ کپ 2026 ٹیموں کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ انعامی رقم کے لحاظ سے بھی اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔اس بار ایونٹ کیلئے فیفا نے 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے جو گزشتہ ایونٹ کے مقابلے میں لگ بھگ دوگنی زیادہ ہے۔ ایونٹ کی تیاری کے لیے ہر ٹیم کو 25 لاکھ جبکہ کوالیفائی کرنے پر ایک کروڑ ڈالر ملیں گے، 2022 میں تیاریوں کے لیے 15 لاکھ اور کوالیفائی کرنے پر 90 لاکھ ڈالر دیے گئے تھے۔کوالیفائی کرنے پر ہی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے ، مزید رقم ان کی کارکردگی کے مطابق دی جائے گی۔ ایونٹ کے فاتح کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ،رنراپ ٹیم کو تین کروڑ65 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ تیسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر جبکہ چوتھے نمبر کی ٹیم کو 3 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی رقم ملے گی۔5 سے 8 ویں پوزیشن پر رہنے والی ہر ٹیم کو 2 کروڑ 25 لاکھ، 9 سے 16 ویں نمبر پر رہنے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ ،17 سے 32 ویں پوزیشن پر رہنے والوں کو ایک کروڑ 45 لاکھ ، 33 سے 48 ویں نمبر پر رہنے والی ہر ٹیم ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالر ملیں گے۔اس ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 2022 کے ایونٹ میں 64 میچز ہوئے تھے۔
میں کبھی بال بوائے تھا،
پشاور زلمی کے چیمپئن بننے پر بابر اعظم کا جذباتی بیان سامنے آ گیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے چیمپئن بننے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا،الحمدللہ، چیمپئنز۔ بابر اعظم نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے اور ہر مشکل صورتحال میں پوری ٹیم ایک ساتھ کھڑی رہی۔ انہوں نے اپنی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا،میں کبھی ایک بال بوائے تھا، باؤنڈری پر کھڑا ہو کر خواب دیکھا کرتا تھا۔ انہوں نے نوجوانوں کیلئے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج کوئی بال بوائے یقین کے ساتھ بیٹ اٹھائے تو یہ فتح اس کیلئے معنی رکھتی ہے کیونکہ محنت کبھی ضائع نہیں جاتی۔ بابر اعظم نے اپنی کامیابی کو فیملی، زلمی مینجمنٹ اور دوستوں کی سپورٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور محنت کی اور غلطیوں پر قابو پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں قریبی دوستوں، فیملی اور کوچز نے بھرپور ساتھ دیا جس سے انہیں دوبارہ فارم حاصل کرنے میں مدد ملی۔ بابر اعظم نے کہا کہ فارم میں واپسی پر خوشی ہے اور وہ اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بطور کپتان وہ ہمیشہ مد مقابل ٹیم کو دیکھ کر حکمت عملی ترتیب دیتے ہیں۔ انہوں نے سابق عظیم کرکٹر ظہیر عباس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل دور میں جب بھی ان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے حوصلہ افزائی کی۔ بابر اعظم نے گراؤنڈ اسٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اچھی پچز کی تیاری میں ان کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے والدین اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ ان کی حمایت کی۔ میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی چار وکٹیں گرنے کے بعد دباؤ بڑھ گیا تھا، تاہم ہارڈی اور عبدالصمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پی ایس ایل میں انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنا نیچرل کھیل کھیلیں گے اور کوچز کی جانب سے ملنے والے فری ہینڈ پر عمل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ تینوں فارمیٹس پر ہے اور ہر کھلاڑی کو ہر فارمیٹ کیلئے تیار رہنا چاہیے۔
پہلا ون ڈے، پاکستان ویمنز
کراچی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے ویمنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 168 رنز سے شکست دے کر سیریز کا شاندار آغاز کر دیا۔ میزبان ٹیم کے مقررہ 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمنز کی ٹیم صرف 162 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے بیزا نے 53 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ دیگر بیٹرز میں کیلس 31، سیبانڈا 17، کیلی 11 اور میلنڈا 10 رنز ہی بنا سکیں۔ ٹیم کی چھ بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکیں، جس کے باعث پوری ٹیم دباؤ میں رہی۔ پاکستان کی جانب سے باؤلنگ میں فاطمہ ثنا، تسمیہ اور عروبہ شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ مومنہ اور نشریٰ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ فتح نہ صرف باؤلرز کی منظم کارکردگی کا نتیجہ ہے بلکہ ٹیم کے مجموعی کھیل کا بھی عکاس ہے، جس نے حریف ٹیم کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
محسن نقوی کا اگلے سال
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز بھی شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نطم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ محسن نقوی نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا، شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کو دل کھول کر داد دی اور کھیل کو بھرپور انجوائے کیا، لاہور کے شہریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا وزیر اعظم سے کراؤڈ کی اجازت لینا مشکل تھا، وزیر اعظم چاہتے تھےکہ پیٹرول کا کم سے کم استعمال ہو لیکن ان کی اپنی دلچسپی بھی اجازت دینے میں تھی، پی ایس ایل 12 اس پی ایس ایل سے بھی بڑا اور اچھا ہو گا۔
فٹبال ورلڈکپ 2026 جیتنے
فٹبال ورلڈکپ دنیا میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور تمام براعظموں سے تعلق رکھنے والے ممالک اس کا حصہ بننے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ 11 جون 2026 سے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ارجنٹینا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ یعنی ٹیموں کے لحاظ سے یہ اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، اس سے قبل 2022 میں 32 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ اس سال کے ورلڈ کپ میں اردن، ازبکستان، کیپ وردے اور Curacao کی ٹیمیں اس ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار شرکت کر رہی ہیں۔ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ ٹیموں کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ انعامی رقم کے لحاظ سے بھی یہ اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ اس بار ایونٹ کے لیے فیفا نے 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی رقم مختص کی ہے جو کہ گزشتہ ایونٹ کے مقابلے میں لگ بھگ دوگنی زیادہ ہے۔ ایونٹ کی تیاری کے لیے ہر ٹیم کو 25 لاکھ جبکہ کوالیفائی کرنے پر ایک کروڑ ڈالرز ملیں گے، 2022 میں تیاریوں کے لیے 15 لاکھ اور کوالیفائی کرنے پر 90 لاکھ ڈالرز دیے گئے تھے۔ یعنی محض کوالیفائی کرنے پر ہی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم مل جائے گی جبکہ مزید رقم ان کی کارکردگی کے مطابق دی جائے گی۔ اس ایونٹ کے فاتح کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ 2022 کی فاتح ٹیم ارجنٹینا کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز دیے گئے تھے جبکہ 2026 کی رنراپ ٹیم 3 65 لاکھ کروڑ ڈالرز کی حقدار ہوگی جبکہ 2022 میں رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ ڈالرز دیے گئے تھے۔ تیسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز آئیں گے جبکہ چوتھے نمبر کی ٹیم 3 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز جیت لے گی۔ 5 سے 8 ویں پوزیشن پر رہنے والی ہر ٹیم کو 2 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔ 9 سے 16 ویں نمبر پر رہنے والی ہر ٹیم کے حصے میں ایک کروڑ 85 لاکھ ڈالرز آئیں گے۔ 17 سے 32 ویں پوزیشن پر رہنے والی ہر ٹیم کو ایک کروڑ 45 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ 33 سے 48 ویں نمبر پر رہنے والی ہر ٹیم ایک کروڑ 25 لاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی جس کا ذکر اوپر کیا جاچکا ہے۔ اس ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 2022 کے ایونٹ میں 64 میچز ہوئے تھے۔
محسن نقوی کا اگلے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اگلے سال پی ایس ایل میں نئے وینیوز بھی شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نطم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ محسن نقوی نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا، شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کو دل کھول کر داد دی اور کھیل کو بھرپور انجوائے کیا، لاہور کے شہریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا وزیر اعظم سے کراؤڈ کی اجازت لینا مشکل تھا، وزیر اعظم چاہتے تھےکہ پیٹرول کا کم سے کم استعمال ہو لیکن ان کی اپنی دلچسپی بھی اجازت دینے میں تھی، پی ایس ایل 12 اس پی ایس ایل سے بھی بڑا اور اچھا ہو گا۔
بھارتی بورڈ آئی پی ایل میں
بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر کی وجہ سے پریشان ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کی دوستوں کی وجہ سے بورڈ اور لیگ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، اس لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی دوستوں کی لیگ میں نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی پی ایل کے دوران پبلک میں کھلاڑیوں کی دوستوں کی حد سے زیادہ نقل و حرکت سے بھارتی بورڈ ناخوش ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا، یشسوی جیسوال، ایشان کشن اور ارشدیپ سنگھ اپنی دوستوں کے ساتھ گھومتے ہیں، کھلاڑیوں کی پارٹنرز ٹیم کی بس میں سفر کرتی اور ٹیم کے ہوٹل میں رہتی ہیں۔ گرل فرینڈز کلچر کو روکنے کے لیے بھارتی بورڈ نے قوانین بنانے کا آغاز کر دیا ہے، بھارتی بورڈ کو خدشہ ہے کہ یہ کہیں بڑا ایشو نہ بن جائے، کچھ پارٹنرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں جنہوں نے جوئے کی ایپس کی پروموشن بھی کی ہے۔ اس حوالے سے بھارتی بورڈ کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ ماضی میں پارٹنرز اور کھلاڑیوں کے معاملات پولیس شکایات تک پہنچ چکے، اب اس کلچر کو نہ روکا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، ٹیم کی بسوں کی آمد و رفت پارٹنرز کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ بورڈ آفیشل نے کہا ہے کہ آفیشل پارٹنرز کا بھارتی بورڈ میں کوئی قانون نہیں، اینٹی کرپشن یونٹ کو بتا دیا گیا ہے، بھارتی بورڈ کے اگلے اجلاس میں نئے قوانین سامنے لائے جائیں گے، قوانین کا اطلاق آئی پی ایل کے علاوہ بھارتی ٹیم پر بھی ہو گا۔
پی ایس ایل 11: بابراعظم 588 رنز
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 588 رنز کے ساتھ بہترین بیٹر قرارپائے، انہیں گولڈن بیٹ اور حنیف محمدکیپ دی گئی۔ پشاور زلمی کے فرحان یوسف کو بہترین فیلڈر جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیا گیا۔ پشاور زلمی کے سفیان مقیم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرارپائے، لیگ کے بہترین بولر سفیان مقیم کو فضل محمود کیپ دی گئی، سفیان مقیم نے ایونٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔ کوشال مینڈس بہترین وکٹ کیپر قرار دیےگئے، حیدرآباد کنگز مین کے حُنین شاہ ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ آصف یعقوب پی ایس ایل الیون کے بہترین امپائر قرار دیے گئے، حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ دیاگیا۔
یہ کھلاڑیوں کیلئے زبردست لمحہ
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کی۔ بابراعظم نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور اُن کے شائقین کے لیے زبردست لمحہ ہے، بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے میچ ٹو میچ پلان کیا جس کی وجہ سے کامیابیاں ملتی رہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نےکہا کنڈیشنز اور پچز اچھی تھیں، لاہور اورکراچی کی پچز میں بھی فرق تھا، گراؤنڈ اسٹاف کو کریڈٹ دینا چاہیے، کنڈیشنز مختلف ہونےکی وجہ سےصورتحال کا جائزہ لینا بہت ضروری ہوتا ہے۔ بابراعظم بولے فیملی کے بعد سب سے زیادہ دعائیں فینز کی تھیں، فیملی کی دعائیں بہت ہوتی ہیں، والدین کی دعاؤں سے یہاں پہنچا ہوں، ہمیں اپنے اعصاب پر قابو پانا تھا اس پر ایک دوسرے سے بات ہوئی تھی۔ بابراعظم کاکہنا تھا کہ وہ مائنڈ سیٹ اور کنڈیشنز کو دیکھ کر خود کو ایڈجسٹ کریں گے، پلیئر کا کام کھیلنا ہے، یہ پلیئر نے فیصلہ نہیں کرنا کہ کس فارمیٹ میں کھیلنا ہے، پلیئر کو تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہیے۔ بابراعظم بولے جشن کا ٹائم کم ہے، صبح بنگلا دیش روانہ ہونا ہے، ٹیسٹ کے لیے بنگلا دیش جا کر تیاری کروں گا، ٹرافی کو پشاور بھی لے کر جائیں گے۔ دوسری جانب حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فائنل میں کم رنز کئے، اوور آل ہماری ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی، ناک آوٹ گیمز میں ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی، حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی، پشاور زلمی دوسری مرتبہ پی ایس ایل کی چیمپئن بنی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا رہا ، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، حارث نے 6 اور کوشال مینڈس نے 9 رنز بنائے۔بریسویل بھی 4 رنز بناسکے۔ زلمی کی چوتھی وکٹ 40 رنز پر گرگئی تھی جس کے بعد ایرون ہارڈی نے 56 اور عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح دلوادی۔ پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
حیدرآبادکنگز مین کو شکست
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی، حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآبادکنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت نے 11 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ حسان خان 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عرفان نیازی اور کوشال پریرا نے ایک ایک رنز بنائے،گلین میکسویل صفرپر آؤٹ ہوئے، حنین شاہ 9 رنز بناسکے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی 27 رنز کے عوض 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، ناہید رانا نے 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا رہا ، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، حارث نے 6 اور کوشال مینڈس نے 9 رنز بنائے۔بریسویل بھی 4 رنز بناسکے۔ زلمی کی چوتھی وکٹ 40 رنز پر گرگئی تھی جس کے بعد ایرون ہارڈی نے 56 اور عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح دلوادی۔ پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایرون ہارڈی نے فائنل میں آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور 56 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا، ٹاس سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔ پی ایس ایل 11 کے فائنل میں 32 ہزار 461 افراد نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا جو کہ پی ایس ایل کی اب تک کی تاریخ میں کسی بھی میچ میں تماشائیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
حیدرآباد کنگز مین کو شکست
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی، حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآبادکنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت نے 11 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ حسان خان 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عرفان نیازی اور کوشال پریرا نے ایک ایک رنز بنائے،گلین میکسویل صفرپر آؤٹ ہوئے، حنین شاہ 9 رنز بناسکے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی 27 رنز کے عوض 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، ناہید رانا نے 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا رہا ، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، حارث نے 6 اور کوشال مینڈس نے 9 رنز بنائے۔بریسویل بھی 4 رنز بناسکے۔ زلمی کی چوتھی وکٹ 40 رنز پر گرگئی تھی جس کے بعد ایرون ہارڈی نے 56 اور عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح دلوادی۔ پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ایرون ہارڈی نے فائنل میں آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور 56 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا، ٹاس سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔
پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم 5 لاکھ جب کہ رنر اپ کے لیے انعامی رقم 2 لاکھ ڈالرکی رکھی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کو الگ سے 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائےگی۔ پی سی بی کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کی رنر اپ ٹیم کو بھی 3 لاکھ ڈالر کی اضافی انعامی رقم ملے گی۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ کے لیےکوشش کرنے والی فرنچائز کو بھی 2 لاکھ ڈالر کی رقم ملےگی۔ خیال رہےکہ پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوارکو پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ احسن رضا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ ایمپائرز ہوإ گے، الیگزینڈر وارف تھرڈ جب کہ آصف یعقوب فورتھ ایمپائر ہوں گے۔ روشن مہاناما پی ایس ایل 11 کے فائنل میں میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔
ہرکپتان کی خواہش ہوتی ہے
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے ٹرافی کو اٹھائے، یہی میری خواہش ہے، ہمیں اس کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کپتان پرفارم کرے تو یہ ٹیم کے لیے اچھا ہوتا ہے، تنقید کا کچھ نہیں کہہ سکتا، یہاں اس کا جواب نہیں دوں گا، پرفارم کروں تو تب بھی تنقید ہوتی ہے نہ کروں تب بھی ہوتی ہے، جس طرح لوگ چاہ رہے تھے یا جیسا میں چاہ رہا تھا ویسا پرفارم نہیں ہو رہا تھا، میں نے چیزوں کو سادہ رکھا ہے مائنڈ سیٹ بھی نارمل رہا، ہوم گراؤنڈ پرکھیلنے کا دباؤ نہیں ہوتا بلکہ حوصلہ ملتا ہے، سنا ہے ہاؤس فل ہوگا، ایسے میں پرفارم کرنے کا مزہ آتا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فائنل کا دباؤ یقینی بات ہے، فینز کی وجہ سے پر جوش ہیں، فینز بھی انجوائے کریں گے، اچھا ہوا انہیں اجازت ملی،ہمارا کمبینیشن اور مومنٹم بنا ہوا ہے، اب لاہور میں کراچی کے مقابلے میں کنڈیشنز مختلف ہیں ہم نے اپنے پلان کے مطابق کھیلنا ہے، ہمیں تجربہ کار کھلاڑی دستیاب ہیں۔ کپتان پشاور زلمی کا کہنا تھا کہ علی رضا اور فرحان یوسف پاکستان کا مستقبل ہیں، پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن اس کی شناخت کرنا ضروری ہے، فارمیٹ کے لحاظ سے شناخت کرنا ہے، یہ نہ ہو کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیلنٹ کو ٹیسٹ میں کھلائیں، ٹیلنٹ کو شناخت کرکے تمام مرحلوں کی کرکٹ کھلا کر انٹرنیشنل میں لانا چاہیے، انڈر 19، اے ٹیم میں کھلا کر قومی ٹیم میں لائیں تاکہ اسے پریشر کو ہینڈل کرنا آتا ہو۔ اوپنر کی حیثیت سےکھیلنےکے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے جو رول دیا گیا ہے میں اس کے مطابق کھیل رہا ہوں، ہر نمبرکا تقاضہ مختلف ہوتا ہے، جب آپ قومی ٹیم کی طرف سےکھیل رہے ہوں تو اس کا تقاضہ بھی مختلف ہوتا ہے، ٹیم کو جس نمبر پر آپ درکار ہو اس پرکھیلنا چاہیے۔ اس سوال پرکہ اگر پی سی بی کی جانب سے دوبارہ کپتانی آفر کی گئی، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ بعد کی بات ہے، ابھی کل کے فائنل پر فوکس ہے، پاکستان کے مفاد میں جو ہو وہ ہونا چاہیے، یہ نہیں جو آپ چاہ رہے ہیں وہ ہو۔
سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کیساتھ
حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین کا کہنا تھا کہ ہمیں خود پر فوکس کرنا ہے اور ہمیں اپنے پلان پر عمل کرنا ہے، ہمارے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے، ہم پرجوش ہیں، ہمیں اعتماد تھا جس کی وجہ سے یہاں پہنچے ،کھلاڑیوں نے اسکلز کے مطابق پرفارم کیا۔ ارنوس لبوشین کا کہنا تھا کہ میرا پی ایس ایل میں پہلا موقع ہے، میں نے خوب انجوائےکیا، اچھا لگا اب فائنل جیتنا ایک اچھا موقع ہے، فائنل میں بھی ہم خود پر اعتماد کےساتھ کھیلیں گے اور ٹرافی جیتیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ4 میچز میں 4 شکست ہوں تو مایوسی تو ہوتی ہے لیکن ہمیں یقین تھا کہ ہم اس صورتحال سے نکل سکتے ہیں، راولپنڈیز کے خلاف ہمیں 85 رنز سے جیتنا تھا، ہم100 سے زائد رنز سے جیتے اور پلے آف میں آئے،گزشتہ روز 6 رنز کا دفاع کرنا تھا وہ بھی کیا اور فائنل میں آئے، یہ سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کے ساتھ پلان اور یقین تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب ٹرافی ہاتھ میں آئے گی تو پھر دیکھیں گےکہ کس کے نام کرنا ہے، پی ایس ایل میرے لیے ایک اچھا موقع تھا کہ میں ٹی ٹوئنٹی میں اپنی اسکلز اور کپتانی کو بہتر کروں۔
پی ایس ایل میں پشاور زلمی
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی اتوار 3 مئی 2026 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حیدرآباد کنگز مین کے خلاف فائنل کھیلنے میدان میں اترے گی، تو یہ ان کا پانچواں فائنل ہوگا۔ پشاور زلمی 4 سال بعد فائنل میں پہنچی ہے۔ 2017 میں پشاور زلمی نے شاہد خان آفریدی کی قیادت میں فائنل کے لیےکوالیفائی کیا۔ لیکن دبئی میں کھیلے گئے ایلیمنیٹر میں ہاتھ زخمی ہونے کے باعث شاہد آفریدی فائنل نہ کھیل سکے اور 5 مارچ 2017ء کو قذافی اسٹیڈیم میں ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست دے کر چیمپیئن بنی۔ 2018ء میں پشاور زلمی دوسری بار فائنل میں پہنچی ،لیکن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 25مارچ کو اسلام آباد یونائیٹیڈ نے 3 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ 17 مارچ 2019ء کو پشاور زلمی نے تیسرا فائنل کھیلا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8وکٹ سے فتح حاصل کی۔ پشاور زلمی نے چوتھی اور آخری بار پی ایس ایل فائنل شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا۔ جہاں ملتان سلطانز نے اسے 24 جون 2021ء کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔
پی ایس ایل فائنل
پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل سے متعلق لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے بھی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل 11 کا فائنل پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان آج لاہور میں ہوگا۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق 8 ڈی ایس پیز، 90 ٹریفک انسپکٹرز اور 500 سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لیے 5 پارکنگ اسٹینڈز قائم کردیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کے لیے 11 فوک لفٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں، شائقینِ کرکٹ اپنی گاڑیاں گورنمنٹ کالج فار بوائز، سی بی ڈی پارکنگ میں پارک کرسکیں گے۔ مغل پورہ، گڑھی شاہو سے آنے والے مین بلیووارڈ گلبرگ لبرٹی میں گاڑیاں پارک کریں گے، تمام سڑکیں بشمول مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے: آئی جی پنجاب علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے، میچ کے دوران 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپروائزری افسران سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں، ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، پی ایس ایل کے پُرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈینیشن میں ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس اور اسٹیڈیمز کے اطراف سرچ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں اور اسٹیڈیم سمیت ارد گرد کی بلند عمارتوں پر پولیس اسنائپرز تعینات کیے جائیں۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل
لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 11 کا فائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی ہوگی جس میں ملک کے نامور گلوکار عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے ۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہر کپتان کی خواہش ہوتی ہے وہ ٹرافی اٹھائے ان کی بھی یہی خواہش ہے۔ حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنش لبوشین کا کہنا ہے کہ ٹف میچز کھیل کر یہاں تک پہنچے یقین فائنل میں ایسا ہی کھیلیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین اور شاندار انتظامات یقینی بنائے جائیں ، شائقینِ کرکٹ کی سہولت کو خصوصی طور پر مدِنظر رکھا جائے ۔ چیئرمین پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ کو ہدایت کی کہ شاندار اختتامی تقریب سے محظوظ ہونے کے لیے شام 6 بجے تک لازمی اسٹیڈیم پہنچیں ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔
اپنے چہرے سے ایک اور اسکن
آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے اپنے چاہنے والوں کو جلد کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ہے۔ مائیکل کلارک جلد کے سرطان میں مبتلا ہیں، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔ سابق کپتان نے لکھا کہ آج اسکن کینسر سے آگاہی کے مہینے کا آغاز ہو گیا ہے، اسکن کینسر کو چیک کرنے کا اس سے بہترین وقت نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ روز میں نے اپنے چہرے سے ایک اور اسکن کینسر ختم کرایا ہے، یہ اچھا محسوس نہیں ہوتا لیکن مسلسل چیک اپ ضروری ہے تاکہ تاخیر نہ ہو جائے۔ واضح رہے سابق کپتان مائیکل کلارک ایک عرصے سے اسکن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
چاہتا ہوں بابر اعظم پی ایس ایل
لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا پی ایس ایل 11 کے ایلیمینیٹر 2 میں حیدررآباد کے ہاتھوں شکست بعد کہنا ہے کہ ہماری ڈیتھ بولنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، حیدر آبادکنگز مین کی فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی رنز بچائے۔ جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 186 رنز اسکور کیے۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 187 رنزکے تعاقب میں7 وکٹ پر 184 رنز بنا سکی۔ حیدرآباد کی جانب سے فاسٹ بولر حنین شاہ نے آخری اوور میں 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ میچ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حنین شاہ کو اللہ نے عزت دینا تھی وہ ملی ، وہ بیچارہ کافی عرصے سے انجری سے لڑ رہا تھا اسے اللہ نے موقع دیا۔ شاداب نے کہا کہ انجری سے واپس آنا کوئی آسان کام نہیں تھا، حنین نے ہمیشہ فائٹ کی،اس نے پوری لیگ میں غیر معمولی بولنگ کی۔ شاداب خان نے کہا کہ حیدر آبادکنگز مین کے پاس مومنٹم اچھا بنا ہوا ہے، ہماری ڈیتھ بولنگ میں بہتری کی ضرورت تھی، حیدر آبادکنگز مین کی فیلڈنگ بھی بہت اچھی رہی اور رن بچائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے بھی اچھی ہٹنگ نہیں ہوئی، مومنٹم نہیں مل سکا، حیدر علی نے مومنٹم دلایا لیکن اس کے بعد وہ آؤٹ ہوگئے، اچھی چیز یہ ہے کہ میچ کی وجہ سے سب نے انجوائے کیا۔ آخر میں شاداب خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں بابر ٹرافی جیتے، وہ بیچارا کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے، حیدرآباد کنگز مین جس طرح کھیل رہی ہے لگتا ہے کام خراب ہی ہے۔
میں نے 100 فیصد دینےکی کوشش
حیدرآباد کنگز کے حنین شاہ نے کہا کہ میچ میں ہر کھلاڑی 100 فیصد دینےکی کوشش کرتا ہے، میں نے بھی یہی کیا، اپنے پلان پر عمل کیا اور اللہ نے عزت سے نوازا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنین شاہ نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے چھ، سات ماہ بہت محنت کی ہے، انجری سے واپس آیا مشکل وقت تھا، محنت کی، پی ایس ایل کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا۔ حنین شان نے بتایا کہ نسیم شاہ نے میرے اس دور میں بہت مدد کی، ساتھ ہی پریشر اور چیلنج سے نمٹنے کا بتایا، اس کا نسیم شاہ کو کریڈٹ دوں گا۔ میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چھ رنز بچانے کےلیے زیادہ گفتگو نہیں کی، اللّٰہ پر یقین تھا 6 یارکرز کا ٹارگٹ تھا اسی کے مطابق فیلڈنگ سیٹ کی۔ حنین شاہ نے کہا کہ کراؤڈ کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، ہمیشہ کراؤڈ سے حوصلہ ملتا ہے اور مجھے بھی حوصلہ ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوچ نے ہمیشہ بتایا کہ بولنگ جیسی بھی کریں مائنڈ کو کلیئر رکھیں یہی میں نے بھی کیا۔ حنین شاہ کا کہنا تھا کہ فائنل میں خود کو مارک کرنا ہے کہ ہم نے بس اچھا کرنا ہے، ہمارے سارے کھلاڑی میچ ونر ہیں، ہم سب اچھا کر رہے ہیں اور آگے بھی اچھا کرنا ہے اور فائنل کے لیے سادہ چیزیں رکھیں گے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقا نے دوسری اور بھارت نے تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔ انگلینڈ چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ تازہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم نے ایک درجہ ترقی حاصل کرتے ہوئے ساتویں سے چھٹے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ اس بہتری کے ساتھ ہی پاکستان نے سری لنکا کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ رینکنگ میں یہ پیش رفت پاکستان ٹیم کی حالیہ کارکردگی کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں بہتر کھیل پیش کیا۔ ماہرین کے مطابق اگر ٹیم اپنی موجودہ فارم برقرار رکھتی ہے تو آئندہ رینکنگ میں مزید بہتری کے امکانات روشن ہیں۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی ہے، جس کے باعث ایشیائی ٹیموں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔
پی ایس ایل11، حیدر آباد فائنل میں پہنچ گیا
لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 2026 کے کوالیفائر 2 میں حیدرآباد کنگز مین نے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر شاندار انداز میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کسل پریرا نے 37 اور مارنس لبوشین نے 39 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا سکی اور جیت سے صرف 2 رنز دور رہ گئی۔ مارک چیپ مین نے 43، حیدر علی نے 31 جبکہ ڈیون کونوے نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم آخری اوورز میں مطلوبہ رفتار برقرار نہ رکھ سکے۔ کنگز مین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے اہم وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ میچ کے آخری لمحات انتہائی سنسنی خیز رہے جہاں یونائیٹڈ کو جیت کیلئے چند رنز درکار تھے لیکن کنگز مین کے باؤلرز نے دباؤ میں بہترین کارکردگی دکھا کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
پی ایس ایل: حیدرآباد نے اسلام آباد
لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 186 رنز اسکور کیے۔عثمان خان نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کپتان مارنوس لیبوشین نے 39،صائم ایوب نے 38 رنز بنائے۔ کوشال پریرا نے 37رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم نے2 ،کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے ایک،ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 187 رنزکے تعاقب میں7 وکٹ پر 184 رنز بنا سکی۔ مارک چیپمین نے 43،حیدر علی نے 31 ، ڈیون کونوے نے 30 رنز بنائے جبکہ شاداب خان نے 22،کرس گرین نے 21 رنز اسکور کیے۔ حیدرآباد کی جانب سے فاسٹ بولر حنین شاہ نے آخری اوور میں 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ اور محمد علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حسان خان، صائم ایوب اور عاکف جاوید نے ایک، ایک وکٹ لی۔ واضح رہے کہ اتوارکوپشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ایران نے امریکہ میں فیفا ورلڈ کپ کھیلنے
فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ سیاسی اور سفارتی پیچیدگیوں کے باوجود ایران نےامریکا میں آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔وینکوور میں ہونے والے فیفا کانگریس کے دوران انفانٹینو نے کہا کہ ایران نہ صرف ورلڈ کپ میں حصہ لے گا بلکہ اپنے میچز امریکا میں ہی کھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال کا مقصد دنیا کو جوڑنا ہے اور اسی اصول کے تحت یہ فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2026 کا ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا، تاہم ایران کی شرکت پر اس وقت سوالات اٹھے تھے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ایران نے اپنے میچز امریکہ سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم فیفا نے اسے مسترد کر دیا۔امریکی حکام نے بھی عندیہ دیا ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت ہوگی، تاہم سیکیورٹی اور ویزا سے متعلق کچھ پابندیاں برقرار رہیں گی، خاص طور پر ایسے افراد کے لیے جن کے بعض اداروں سے تعلقات ہوں۔دوسری جانب، ایران کی فیفا کانگریس میں عدم شرکت نے اس معاملے کی حساسیت کو مزید اجاگر کیا ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ بحث جاری ہے کہ کھیل اور سیاست کو کس حد تک الگ رکھا جا سکتا ہے۔
پی ایس ایل: دوسرے ایلی منیٹر میں حیدرآباد اور اسلام آباد آج مدِمقابل
ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون کے دوسرے ایلی منیٹر میں پہلی بار شرکت کرنے والی حیدر آباد کنگز مین کا مقابلہ تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہوگا۔ پی ایس ایل الیون کا کلائمکس آ پہنچا ہے، اتوار 3 مئی کو فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کے خلاف کون سی ٹیم میدان میں اُترے گی اس کا فیصلہ ایلی منیٹر ٹو کے ذریعے آج ہوجائے گا۔ میچ کی تیاری کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین کے کرکٹرز نے ٹریننگ کے بجائے آرام کو ترجیح دی۔
ناہید رانا کو دوبارہ پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے، جہاں بنگلا دیش کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر ناہید رانا کو ایک بار پھر ایونٹ میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ناہید رانا کو نیا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کرتے ہوئے انہیں 3 مئی کو ہونے والے پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل بورڈ نے انہیں 13 اپریل تک محدود اجازت دی تھی، جس کے بعد انہیں ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت واپس بلا لیا گیا تھا۔ بی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ایک بڑے عالمی فرنچائز ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ بورڈ کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل پینل نے مکمل جائزے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ناہید رانا کی شرکت ان کی فٹنس، ورک لوڈ یا قومی ذمہ داریوں پر منفی اثر نہیں ڈالے گی۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اس فیصلے پر بی سی بی کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ناہید رانا کی واپسی ٹیم کے لیے نہایت اہم ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ٹیم فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ ناہید رانا نے پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے زلمی کی جانب سے چار میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں، جن کی اوسط 10.85 اور اکانومی ریٹ 5.42 رہی۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انہوں نے 7 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس میں حریف ٹیم محض 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور 8 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔ یاد رہے کہ ناہید رانا کو ابتدائی طور پر چھ روز آرام دیا گیا تھا تاکہ وہ پاکستان کے خلاف 8 مئی سے ڈھاکہ میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔ تاہم بی سی بی نے واضح کیا ہے کہ وہ اب بھی قومی ٹیم کے لیے بروقت دستیاب ہوں گے۔
بنگلہ دیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ
بنگلا دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن( Shakib Al Hasan) نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کی جانب سے ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت نہ دینا ایک بڑی غلطی تھی، جس سے ملک کی کرکٹ کو شدید نقصان پہنچا۔ ممبئی میں ای یو ٹی 20 بیلجیئم ایونٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا کہ بنگلا دیش ایک کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے اور ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں ٹیم کی عدم شرکت شائقین کیلئے مایوس کن رہی۔ انہوں نے کہا کہ 1999 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب بنگلا دیش کسی ورلڈ کپ کا حصہ نہیں بنا، جو کہ ایک بڑا خلا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ( International Cricket Council )نے بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ( Scotland )کو ایونٹ میں شامل کیا تھا، جب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہوگئی جب بھارتی کرکٹ بورڈ( Board of Control for Cricket in India )نے بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان(Mustafizur Rahman) کو آئی پی ایل سے باہر کر دیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے میچز کو سری لنکا منتقل کرنے کی تجویز بھی دی، تاہم آئی سی سی بورڈ نے اسے مسترد کر دیا۔ شکیب الحسن نے امید ظاہر کی کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ( Bangladesh Cricket Board) اور بھارتی کرکٹ بورڈ( Board of Control for Cricket in India) کے درمیان تعلقات جلد بہتر ہو جائیں گے، خاص طور پر اگر بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان آئندہ ماہ سیریز ہوتی ہے۔ انہوں نے سابق کپتان تمیم اقبال( Tamim Iqbal )کو بورڈ صدر بننے پر خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل مدتی منصوبہ بندی کے ذریعے بنگلا دیش کرکٹ کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شکیب الحسن اکتوبر 2024 کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں اور اس وقت امریکا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ وطن واپس آ کر ایک مکمل سیریز کھیلنے کے بعد شاندار انداز میں اپنے کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔
ہوٹل کے باتھ روم میں خاتون
مبینہ طور پر ہوٹل کے باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے پر سری لنکا کے دو انڈر 19 کرکٹرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کرکٹرز باقی ٹیم کے ساتھ کولمبو کے ہوٹل میں مقیم تھے۔ دونوں کرکٹرز کو رواں ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں کو 5 لاکھ سری لنکن روپے کے عوض ذاتی ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا۔ ہوٹل میں خاتون نے کرکٹرز پر الزام لگایا کہ اس کی باتھ روم میں موبائل فون سے ویڈیو بنائی گئی۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ ویڈیوز کو کہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تو نہیں کیا گیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کرکٹرز کو دوبارہ 25 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سری لنکا کرکٹ نے تاحال کوئی ڈسپلنری ایکشن نہیں لیا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایمیلیا کر 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ صوفی ڈیوائین اور سوزی بیٹس آخری مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہی ہیں، ورلڈ کپ کے بعد دونوں کرکٹرز ریٹائر ہوجائیں گی۔ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ ویمن ٹیم انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔
ایشین بیچ گیمز: پاکستانی پہلوان
چین کے شہر سانیا میں ایشین بیچ گیمز کے دوران پاکستان کے پہلوان انعام بٹ 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میچ میں شکست سے دوچار ہوگئے۔ ایرانی پہلوان نے پاکستان کے انعام بٹ کو شکست سے دوچار کیا اور سلور میڈیا اپنے نام کرلیا۔ دوسری جانب 70 کلوگرام کیٹیگری میں برانز میڈل کے لیے پاکستان کے عبداللہ کو شکست کا سامنا رہا ،محمد عبداللہ کو کرغزستان کے پہلوان نے شکست دی۔ ادھر ریسلنگ میں پاکستان کے اسد اللہ نے سلور میڈل اپنے نام کر لیا ، 80 کے جی کلاس کے فائنل میں اسد اللہ کو ایرانی پہلوان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
جرمنی کی پاکستان کو کوچنگ
جرمنی نے پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال میں مکمل معاونت کی پیشکش کردی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) وفد نے کینیڈا میں فیفا کانگریس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی جرمن فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات ہوئی، اور جرمنی نے پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال میں مکمل معاونت کی پیشکش کی۔ کینیڈا ساکر کے ساتھ گراس روٹس فٹبال اور کوچنگ کورسز پر تعاون پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان نمائشی میچز کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ چینی فٹبال ایسوسی ایشن نے پاکستان کو فٹسال ٹریننگ میں تعاون کی پیشکش کی۔ پاکستان اور چین کے درمیان کھیلوں کے تعاون کو "آئرن برادرز" قرار دیا گیا۔ اُدھر تاجکستان فٹبال فیڈریشن نے پاکستانی ریفریز اور گول کیپرز کی تربیت میں مدد کی پیشکش کی، ملاقات میں ویمنز فٹبال ڈویلپمنٹ پر بھی مختلف فیڈریشنز کے ساتھ تعاون پر اتفاق ہوا۔
فیفا کا تاریخی فیصلہ
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے افغان مہاجرین پرمشتمل ویمنز ٹیم کو عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی۔ افغانستان کی خواتین پر مشتمل پناہ گزین فٹبال ٹیم کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اہلیت دے دی گئی ہے، جو طالبان کی حکومت کے بعد تقریباً5 سال قبل اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئی تھیں۔ کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہونے والے اجلاس میں فیفا کونسل نے اپنے قوانین میں ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت اس پناہ گزین ٹیم کو تسلیم کیا گیا ہے جو افغان ویمن یونائیٹڈ کے نام سے کھیلتی ہے۔ فیفا نے غیرمعمولی حالات میں ٹیم رجسٹرکرنےکا اختیاراستعمال کیا اور افغان ویمنز یونائیٹڈ ٹیم کو افغانستان کی قومی ویمنز ٹیم کا درجہ دے دیا۔ فیفا کا کہنا ہے کہ افغان ویمنز ٹیم پہلی بارآفیشل قومی ٹیم کے طور پر کھیلےگی۔ اگرچہ اب یہ ٹیم 2027 میں برازیل میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکتی، تاہم وہ 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس کے کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہے۔ فیفا کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم افغان ویمنز یونائیٹڈ کی جانب سے شروع کیے گئے اس خوبصورت سفر پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے ہمارا مقصد انہیں، اور دیگر فیفا رکن ایسوسی ایشنز کو، جو کسی فیفا مقابلے کے لیے قومی یا نمائندہ ٹیم رجسٹر نہیں کر سکتیں، متعلقہ کنفیڈریشن کے ساتھ مل کر اگلا قدم اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔
سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین
سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پاکستان سپر لیگ کے تجربے کوخوشگوار قرار دے دیا۔ ٹم پین نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں، ملتان سلطانز پہلے ایلیمنیٹر میں حیدر آباد کنگز مین سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ ٹم پین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں یادگار سفر بدقسمتی سے اختتام کو پہنچ گیا، شاندار لوگوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ ٹم نے کہا کہ پی ایس ایل میں تجربے سے مکمل لطف اندوز ہوا ہوں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ایلیمینیٹر میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے
لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیو اسمتھ 13 اور محمد نواز 18 رنز بناسکے۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں حیدرآباد کنگز مین نے 160 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ معاذ صداقت 64 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان نے 35 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔صائم ایوب نے ناقابل شکست 15 رنز بنائے۔ یوں حیدرآباد سے شکست کے بعد ملتان سلطانز کا پی ایس ایل 11 میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ دوسری جانب حیدر آباد کنگز مین جمعے کو ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی اور یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یاد رہے کہ پشاور زلمی نے گزشتہ روز کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
پی ایس ایل 11 کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں شام 7 بجے ٹکرائیں گی۔ کل پہلے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا ایلیمنیٹر بھی لاہور میں ہی یکم مئی کو کھیلا جائے گا، لیگ کا فائنل 3 مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کوالیفائر اور دونوں ایلیمنیٹرز کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میچ ریفری رچی رچرڈسن 28 اپریل کو ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے کوالیفائر میچ میں ریفری ہوں گے۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کرس گیفنی اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایلکس وارف کوالیفائر میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے، دونوں آئی سی سی کے انٹرنیشنل ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہیں۔ کوالیفائر کیلئے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل ایمپائر فیصل خان آفریدی اور پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل امپائر ذوالفقار جان بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے۔ دونوں ایلیمنیٹرز میں میچ ریفری کا کردار سری لنکا سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار روشن مہانامہ ادا کریں گے۔ روشن مہانامہ کو پی ایس ایل کے ہر ایڈیشن میں بطور میچ ریفری کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، روشن مہانامہ اب تک پی ایس ایل کے 127 میچز میں بطور میچ ریفری فرائض انجام دے چکے ہیں۔ حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کے مابین 29 اپریل کو لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ایلیمنیٹر میں بنگلادیش کے شاہد سیکت اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے،شاہد سیکت آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر جبکہ آصف یعقوب آئی سی سی ایمرجنگ پینل امپائر ہیں۔ پہلے ایلیمنیٹر میں آئی سی سی ایمرجنگ پینل امپائر راشد ریاض تھرڈ جبکہ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ناصر حسین فورتھ امپائر ہوں گے، جبکہ دوسرے ایلیمنیٹر میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور شاہد سیکت آن فیلڈ جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ میں پہلی
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں پہلی مرتبہ پشتو کرکٹ کمنٹری ہوگی۔ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے اشتراک سے پشتو کمنٹری متعارف کرائی گئی ہے۔ ایونٹ میں زلمی کے بقیہ میچز میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پشتو کمنٹری نشر کی جائے گی۔ پشاور زلمی پی ایس ایل میں کل اسلام آباد کے خلاف کوالیفائر میں شرکت کرے گی۔ فتح کی صورت میں فائنل اور شکست کی صورت میں پشاور کو ایلیمینٹر کھیلنا ہوگا۔ پی ایس ایل 11کا بڑا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
شعیب ملک کا وزیر اعلیٰ پنجاب
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ شعیب ملک نے ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ فٹنس اور ہیلتھ جم کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھائے جائیں۔ سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ کاروبار کے لیے اوقات کار کا تعین کرنا اچھی چیز ہے ، فٹنس اور جم کے حوالے سے اوقات کار خصوصی توجہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاتر جانے والے افراد اپنی ڈیوٹی کے بعد ہی جم کا رخ کرتے ہیں ، صحت خوراک کی طرح ہی اہم ہے اس لیے جم کے 10 بجے تک اوقات بڑھائے جائیں تاکہ پاکستان فٹ رہے ۔ یاد رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں کفایت شعاری اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔
کراچی کے 19 سالہ رایان
ٹیکساس: کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے آئرن مین چیلنج مکمل کرکے تاریخ رقم کردی۔ کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب احمد نے ٹیکساس کے شہر دی ووڈ لینڈز میں 226.3 کلومیٹر کا آئرن مین ٹرائیتھلون 15 گھنٹے، 20 منٹ اور 6 سیکنڈز میں مکمل کرکے آئرن مین چیلنج مکمل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ آئرن مین دنیا کے سخت ترین مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں ایتھلیٹس کو بغیر کسی وقفے کے تین مقابلوں کو یکے بعد دیگرے مکمل کرنا ہوتا ہے جس میں 3.8 کلومیٹر کا کھلے پانی میں تیراکی، 180 کلومیٹر کی سائیکلنگ، اور 42.2 کلومیٹر کی مکمل میراتھون دوڑ شامل ہے۔ ٹیکساس میں ہونیوالا یہ ایونٹ نارتھ شور پارک سے شروع ہوا جہاں جھیل ووڈ لینڈز میں تیراکی کا مرحلہ تھا۔ جھیل کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، رایان نے تیراکی کا مرحلہ 1 گھنٹہ، 45 منٹ اور 36 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ سائیکلنگ کے مرحلے میں ایتھلیٹس دی ووڈلینڈز کے کچھ حصے سے گزرے اور پھر شمالی ہیرس کاؤنٹی میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے ہارڈی ٹول روڈ پر دو چکر لگائے۔ رایان نے 180 کلومیٹر کی سائیکلنگ 7 گھنٹے، 27 منٹ اور 49 سیکنڈز میں مکمل کی۔ میراتھون دوڑ جھیل ووڈ لینڈز کے گرد3 چکروں پر مشتمل تھی، جو علاقے ہپی ہالو سے گزرتی ہے ۔رایان نے دوڑ کا مرحلہ 5 گھنٹے، 38 منٹ اور 57 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ واٹر وے ایونیو پر فنش لائن عبور کرنے کے بعد اس نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور جشن منایا۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں رایان نے لکھا کہ وہ پاکستان کی تاریخ میں آئرن مین مکمل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اور اسے اپنی زندگی کا مشکل ترین تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی نئی نسل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، اور یہ کہ سب کچھ ممکن ہے، خوابوں کا پیچھا کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ واضح رہے کہ 2026 کے آئرن مین ٹیکساس کا کٹ آف ٹائم 17 گھنٹے تھا۔
آج ہونیوالے پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا، کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر میں مد مقابل ہوں گی۔ پی ایس ایل کوالیفائر کے ای ٹکٹ کی فروخت تعطل کا شکار ہوگئے، پی ایس ایل انتظامیہ نے بتایاکہ ویب سائٹ پر بیک وقت رش کی وجہ سے ای ٹکٹ کا عمل عارضی طور پر معطل ہے، انتظامیہ نے واضح کیا کہ ای ٹکٹ کی فروخت کا عمل جلد بحال کردیا جائےگا۔ فزیکل ٹکٹ کی فروخت صبح 10 بجے سے شروع ہو جائے گی، پی سی بی کے مطابق فزیکل ٹکٹ کوریئر کمپنی کےگلشن اور گلستاں جوہر کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق چائنا گراؤنڈ پارکنگ میں بھی عارضی کاؤنٹر پر 12 بجے سے فزیکل ٹکٹ لیے جاسکتے ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب دے دیا۔ ڈیوڈ وارنر کو بھارتی صارف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر دوبارہ آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ دیا۔ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے کے مشورے پر بھارتی صارف کو کھری کھری سنا دیں بھارتی صارف نے کہا کہ یہ آپ کے لیے بہتر ہے، پی ایس ایل چھوڑ دیں اور آئی پی ایل میں واپس آ جائیں، جس پر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کے پی ایس ایل کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی، ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں اپنے اور ٹیم کے سفر کے حوالے سے پیغام دیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ پی ایس ایل میں وہ نتیجہ نہیں رہا جس کی توقع کی جا رہی تھی، لیکن پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں کا جذبہ، لگن اور محنت شاندار رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال رکھنے پر پولیس، سکیورٹی اور ٹریفک میں تاخیر پر صبر کرنے والوں کا شکریہ۔
عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی ویڈیو
قومی کرکٹر عماد وسیم کی اپنی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے فروری 2026 میں شادی کی، جو ایک طویل عرصے تک خفیہ رہنے والے تعلق کے بعد سامنے آئی۔ عماد وسیم اس سے قبل ثانیہ اشفاق سے شادی شدہ تھے، جن سے ان کے 3 بچے ہیں، جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، اور ان کی شادی تقریباً 5 سال تک قائم رہی۔ عماد وسیم اب دعویٰ کرتے ہیں کہ نائلہ راجہ سے شادی ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ ہے، جب کہ نائلہ بھی عماد سے شادی کو اپنی زندگی کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتی ہیں۔ تاہم، پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حمایت کر رہے ہیں اور عماد و نیلا دونوں کو بے وفا سمجھتے ہیں۔ کے گیارہویں ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں جب کہ نائلہ راجہ بھی میچز کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔ حال ہی میں ایک میچ کے دن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں نائلہ راجہ عماد وسیم کا ہاتھ تھامے ان سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دونوں کو شدید تنقید اور نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ آ گئی ہے، اللہ دوسروں کے شوہروں کو اس سے محفوظ رکھے۔ ایک اور صارف نے لکھا ’اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی میں سے کوئی بھی ان دونوں سے بات نہیں کر رہا‘۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ایک عورت اور بچوں کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کر کے سکون سے کیسے سوتے ہیں؟ ایک اور نے لکھا ’ثانیہ اشفاق اس سے زیادہ خوبصورت تھیں‘۔
لندن میراتھون میں نیا ریکارڈ،
46 ویں لندن میراتھون مین لانگ ڈسٹنس رننگ کی نئی تاریخ رقم ہوگئی، 2 کھلاڑیوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 گھنٹے سے قبل وقت میں آفیشل میراتھون مکمل کی۔ کینیا کے سباسٹین ساوے نے ایک گھنٹے 59 منٹ اور 30 سیکنڈز کے ساتھ نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ایتھیوپیا کے یومیف کجیلچا ایک گھنٹے 59 منٹ 41 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اس سے قبل میراتھون کا ورلڈ ریکارڈ 2 گھنٹے 35 سیکنڈز میں کیلون کپٹن نے 2023 شکاگو میراتھون میں بنایا تھا۔ ماضی میں کپکوجی نے ایک غیر سرکاری دوڑ میں ایک گھنٹے 59 منٹ 40 سیکنڈز میں فاصلہ مکمل کیا تھا۔ کپکوجی کا ریکارڈ آفیشل حیثیت نہ ہونے کے باوجود قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس
اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس رحیم آغا خان نے لندن میراتھون میں شرکت کی۔ پرنس رحیم آغا خان نے لندن میراتھون میں 4 گھنٹے 31 منٹ میں دوڑ مکمل کرکے اپنا پرسنل بیسٹ بھی حاصل کیا۔ لندن میراتھون میں 42 عشاریہ 195 کلومیٹر کی دوڑ میں پرنس رحیم آغا خان کی اوسط پیس 06:39 رہی۔ خیال رہے کہ پرنس رحیم آغا خان اس سے قبل شکاگو میراتھون 2025 اور برلن میراتھون 2024 میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔
لندن میراتھون میں پاکستانی
اتوار کو ہونیوالی لندن میراتھون کے 46 ویں ایڈیشن میں پاکستانی رنرز نے نہ صرف بڑی تعداد میں شرکت کی بلکہ اپنی کارکردگی، حکمت عملی اور مستقل مزاجی سے ایک مضبوط تاثر بھی چھوڑا۔ پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد رنرز نے لندن میراتھون میں شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ برطانیہ میں مقیم عبداللہ محمد اطہر نے 2 گھنٹے 39 منٹ اور 53 سیکنڈ میں اس سال لندن میں سب سے تیز پاکستانی رنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ان کی کارکردگی کی اصل خاصیت ان کی شاندار ریس حکمت عملی رہی۔ انہوں نے ریس کے ابتدائی مراحل میں غیرمعمولی تسلسل دکھایا، پہلے 10 کلومیٹر 39 منٹ 7 سیکنڈ میں مکمل کیے اور ہاف میراتھون ایک گھنٹے 18 منٹ اور 23 سیکنڈ میں عبور کیا، ان کا پیس زیادہ تر ریس کے دوران 3:41 سے 3:49 فی کلو میٹر کے درمیان رہا۔ آخری مراحل میں جہاں عام طور پر رنرز کی رفتار میں نمایاں کمی آتی ہے، اطہر نے نہایت دانشمندی کے ساتھ رفتار کو کنٹرول کیا اور تقریباً 4:00 فی کلومیٹر کے ساتھ مضبوط اختتام کیا۔ عبداللہ محمد اطہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ دوڑنے کے لیے بہت وقت درکار ہوتا ہے لیکن میرے لیے یہ زندگی میں نظم و ضبط اور ذہنی سکون لاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے میرا 10 کلومیٹر کا بہترین وقت تقریباً 37 منٹ تھا، اور آج میں نے اسی رفتار سے پوری میراتھون مکمل کی۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے امین مکاتی 2 گھنٹے 45 منٹ اور 2 سیکنڈ میں دوسرے تیز ترین پاستانی رہے ، ان کی کارکردگی ایک متوازن اور کنٹرولڈ ریس کی بہترین مثال رہی۔ انہوں نے آغاز قدرے محتاط انداز میں کیا، 5 کلو میٹر 19 منٹ 8 سیکنڈ میں مکمل کیے اور ہاف میراتھون ایک گھنٹہ 21 منٹ 43 سیکنڈ میں عبور کیا، ان کا پیس زیادہ تر 3:50 سے 3:59 فی کلو میٹر کے درمیان رہا، اہم بات یہ رہی کہ وہ ریس کے آخری حصے میں بھی اپنی رفتار برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ امین مکاتی نے کہا کہ میں نے ریس کا آغاز کنٹرولڈ رکھا اور اختتام مضبوط انداز میں کیا، میں کہیں بھی کریش نہیں ہوا، یہی سب سے بڑی کامیابی تھی۔ خواتین میں دبئی میں مقیم سارہ طہور لودھی نے 3 گھنٹے 25 منٹ 2 سیکنڈ میں سب سے تیز پاکستانی خاتون رنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے ریس کے ابتدائی حصے میں شاندار کارکردگی دکھائی، 10 کلومیٹر 46 منٹ 20 سیکنڈ اور ہاف میراتھون ایک گھنٹہ 38 منٹ اور 7 سیکنڈ میں مکمل کیا تاہم 25 کلومیٹر کے بعد رفتار میں کمی آئی، جہاں ان کا پیس 5:00 سے 5:20 فی کلومیٹر تک چلا گیا، اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور مضبوطی سے ریس مکمل کی۔ سارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایک بار پھر لندن میراتھون میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ دیگر نمایاں کارکردگیوں میں کراچی کے ریحان آدمجی (3:11:01) کے ساتھ تیسرے تیز ترین پاکستانی رہے، جبکہ (3:32:32) کے ساتھ عدنان گاندھی نے لندن میں اپنی گزشتہ کارکردگی کو بہتر کیا۔ ساحل کمار نے چار گھنٹے سے کم وقت میں ریس مکمل کی، جبکہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ذیشان رب نے (4:01:43) مین اپنی 55 ویں میراتھون مکمل کی۔ ثمین ناصر (4:04:35)، محمد حسن (4:07:25) اور عادل علی نے (4:07:51) کے ساتھ مضبوط کارکردگی دکھائی جبکہ خواتین میں حرا دیوان (4:12:53) اور ہادیہ کشور (4:17:37) کےساتھ نمایاں رہیں۔ اس ایونٹ کی ایک اہم بات پاکستانی رنرز کی عالمی نمائندگی تھی، جن میں برطانیہ، امریکا، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں مقیم پاکستانی شامل تھے۔ یہ کارکردگیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ پاکستانی کمیونٹی میں کھیلوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پاکستانی رنرز کے مکمل نتائج: عبداللہ محمد اطہر – 02:39:53 امین مکاتی – 02:45:02 ریحان آدمجی – 03:11:01 سارہ طہور – 03:25:02 عدنان گاندھی – 03:32:32 فیصل شفیع – 03:49:40 ساحل کمار – 03:57:44 ذیشان رب – 04:01:43 ثمین ناصر – 04:04:35 محمد حسن – 04:07:25 عادل علی – 04:07:51 حرا دیوان گاندھی – 04:12:53 عمران غیور احمد – 04:13:55 ہادیہ کشور – 04:17:37 یوسف حسن – 04:21:21 نوید حسین – 04:31:03 وسیم اختر – 04:45:09 ہنہ شبیر – 04:55:05 احمر خان – 05:00:02 جاوید حسین – 05:10:42 ثنا حبیب – 05:18:45 حذیفہ ہاشمی – 05:21:36 عرف محمد – 05:23:52 قمر ضیا – 05:31:05 معاذ چشتی – 05:39:44 شانزے احمد – 06:56:41 علینہ پرویز – 07:01:30 اظہر حسین – 07:07:15 ایڈم محمد – 07:32:15 شفا آفتاب – 08:05:42
پی ایس ایل الیون: راؤنڈ میچز کا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون میں راؤنڈ میچز کے اختتام پر حتمی چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ پشاور زلمی نے 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 13 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری، ملتان سلطانز نے 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سے بہتر رن ریٹ کی بنا پر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہی۔ ایونٹ میں پلے آف کا سلسلہ منگل 28 اپریل سے شرو ع ہوگا، کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر کھیلیں گے، 29 اپریل کو پہلے ایلی مینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا ایلی مینیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 مئی کو ہوگا۔
بابراعظم کی شاہین آفریدی
قومی کرکٹر بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بیٹے عالیار کے درمیان میچ کے بعد ایک خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ دونوں کھلاڑی پی ایس ایل میچ میں ایک دوسرے کے مدِمقابل تھےجہاں شاہین آفریدی کے اہلخانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ان کے ننھے بیٹے عالیار بھی اپنے والد کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔ میچ کے اختتام پر بابراعظم کو ننھے عالیار آفریدی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ عالیار نے اپنے والد کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کی اور بابر کو گیند کروائی، جس پر بابر نے مزاحیہ انداز میں خود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیا، اس دلکش منظر نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر محبت بھرا ردعمل دیا ہے۔
وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھ۔ محسن نقوی نے کہا وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے، فرنچائز آنرزکی درخواست پروزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل میں فینزکواسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ہے۔ خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے تیل بحران کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے ملک بھر میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کر رکھا ہے۔
لندن میراتھون کل ہوگی
دنیا کی معروف میراتھون میں سے ایک، لندن میراتھون اتوار کو منعقد ہوگی جس میں پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رنرز کی نمایاں تعداد شرکت کرے گی۔ 46 ویں لندن میراتھون میں 50 ہزار سے زائد رنرز حصہ لیں گے جو 42.195 کلومیٹر طویل روٹ پر لندن کے تاریخی مقامات سے گزرتے ہوئے مکمل کریں گے۔ لندن میراتھون دنیا کی بڑی ریسز میں شمار ہوتی ہے اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی عالمی سطح پر نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اس سال مجموعی طور پر 18 پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز ایونٹ میں شرکت کریں گے جن میں پاکستان کے علاوہ برطانیہ، امریکا، ڈنمارک، ناروے، آسٹریا اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شامل ہیں۔ ان میں 16 مرد اور 2 خواتین رنرز شامل ہیں جبکہ تین ایتھلیٹس 6 اسٹار فِنشرز بھی ہیں جو عالمی میراتھون سرکٹ میں ایک اہم اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ دبئی میں مقیم سارہ لودھی، جو کراچی میراتھون 2026 کی فاتح بھی رہ چکی ہیں، اپنے کیریئر کی 12ویں میراتھون میں شرکت کریں گی۔ وہ اس سے قبل بھی لندن میراتھون دوڑ چکی ہیں اور اسے دنیا کی سب سے متحرک اور پرجوش ریسز میں شمار کرتی ہیں۔ ان کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ اس موقع پر خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں۔ دوسری جانب کراچی سے تعلق رکھنے والے امین مکاتی حالیہ ہفتوں میں سخت ٹریننگ سے گزرے ہیں، انہوں نے اپنی تیاری کے دوران کراچی کی سڑکوں پر طویل فاصلہ طے کیا۔ وہ اس ریس میں تین گھنٹے سے کم وقت میں فنش کرنے کا ہدف رکھتے ہیں تاہم وہ کسی دباؤ کے بغیر دوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امین مکاتی کے مطابق ان کا طویل مدتی ہدف تمام ورلڈ میجر میراتھونز مکمل کرنا اور ہر ریس تین گھنٹے سے کم وقت میں ختم کرنا ہے۔ ادھر کراچی کے عدنان گاندھی جو 6 اسٹار فِنشر ہیں، اپنی مسلسل دوسری لندن میراتھون اور مجموعی طور پر 11ویں ورلڈ میجر میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ اس بار بھی ایک فلاحی مقصد کے تحت دوڑ رہے ہیں اور برٹش ایشین ٹرسٹ کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم کا حصہ ہیں جو پاکستان میں ذہنی صحت اور نوجوانوں کے روزگار سے متعلق منصوبوں پر کام کرتا ہے۔ وہ ماضی میں بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کر چکے ہیں اور کھیل کو سماجی خدمت کے ساتھ جوڑنے کے حامی رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ حرا دیوان گاندھی جو خود بھی 6 اسٹار فِنشر ہیں، اس ریس میں ان کے ساتھ شریک ہوں گی۔ یہ ان کی 18ویں میراتھون ہوگی جبکہ وہ لندن میراتھون چھ مرتبہ دوڑ چکی ہیں اور اسے عالمی سرکٹ کی بہترین ریس قرار دیتی ہیں۔ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ذیشان رب بھی اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں، وہ اپنی زندگی کی 55 ویں اور رواں سال کی آٹھویں میراتھون دوڑیں گے۔ پاکستانی رنرز کی بڑی تعداد میں لندن میراتھون میں شرکت عالمی سطح پر پاکستانی کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ لندن میراتھون 2026 میں شریک پاکستانی رنرز: 1. سارہ لودھی (یو اے ای) 2. ریحان آدم جی (کراچی) 3. عدنان گاندھی (کراچی) 4. حرا دیوان گاندھی (برطانیہ) 5. قمر ضیا (امریکا) 6. احمر خان (آسٹریا) 7. نوید حسین (امریکا) 8. امین مکاتی (کراچی) 9. فیصل شفیع (لاہور) 10. ذیشان رب (ڈنمارک) 11. عبداللہ اطہر (برطانیہ) 12. عرف محمد (برطانیہ) 13. جاوید حسین (برطانیہ) 14. آدم محمد (برطانیہ) 15. وسیم اختر (برطانیہ) 16. عادل علی (برطانیہ) 17. عمران غیور احمد (ناروے) 18. یوسف حسن (برطانیہ)
پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے
پی ایس ایل 11 میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےگئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل 83 اور بابر اعظم 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز نے 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 58 اور ڈینئل سیمز 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی پی ایس ایل 11 میں یہ پہلی شکست ہے، لاہور قلندرز کی فتح کے بعدکراچی کنگز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے جب کہ حیدر آباد کنگز مین اب بھی پلے آف کی دوڑ میں شامل ہے۔ حیدرآباد کنگز مین کو پلےآف میں پہنچنے کے لیے راولپنڈیز کو آئندہ میچ میں شکست دینا ہوگی۔ حیدر آبادکنگز مین کو لاہور قلندرز سے رن ریٹ بہتر کرنے کے لیے84 رنز سے جیتنا ہوگا یا دوسری بیٹنگ کی صورت میں 9.5 اوورز میں ہدف پورا کرنا ہوگا۔
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز نے ڈیرل
لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 11 میں فرنچائز راولپنڈیز نے ٹیم سے ڈیرل مچل اور عماد بٹ کو ریلیز کردیا۔ عماد بٹ کو نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل سے ریلیز کیا گیا ہے۔ عماد بٹ کو بنگلا دیش سے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔ وہ بھی پچھلے میچ کے بعد فٹنس مسائل کا شکار تھے۔ واضح رہے کہ راولپنڈیز کی ٹیم اس سے قبل انجری کے شکار نسیم شاہ کو ریلیز کئے جانے کا اعلان کر چکی ہے۔
پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے ٹکٹس کی فروخت اور قیمتوں کا اعلان ہو گیا۔ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل کے فائنل میں تماشائیوں کو جانے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد فائنل میچ کے لیے ٹکٹس کی قیمتوں اور فروخت کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹ پیر 27 اپریل کو شام 4 بجے سے pcb.tcs.com.pk پر فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ منگل کی صبح 10 بجے سے لاہور کے 18 مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر حاصل کیے جا سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، سعید احمد اور انضمام الحق) کے ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) کے ٹکٹ 2000 روپے میں فروخت ہوں گے۔ شائقین وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) کے ٹکٹ 6000 روپے میں خرید سکتے ہیں جبکہ پریمیئم انکلوژرز (راجہ اور سعید انور) کے ٹکٹ 4000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وی سی آئی پی انکلوژر (وقار یونس) سے فائنل میچ کا لطف اٹھانے کے لیے ٹکٹ 8000 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ جناح اینڈ میں ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ 10 ہزار روپے میں فروخت ہوں گے، PCB گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے
کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو یکطرفہ مقابلے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کے سامنے حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 80 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔عثمان خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، شاداب اور عماد وسیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 7 ویں اوور میں پورا کرلیا۔نوجوان بیٹر محسن ریاض نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ سمیر منہاس 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
نائیجیریا کے سابق فٹبالر دوستانہ
نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل اسٹرائیکر مائیکل اینرامو دوستانہ میچ کے دوران انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق 40 سالہ مائیکل اینرامو آج نائیجیریا کے شہر کادونا میں ایک دوستانہ فٹبال میچ کے دوران اچانک میدان میں گر پڑے تھے۔ مائیکل اینرامو، جو اپنی جسمانی طاقت اور جارحانہ کھیل کے باعث “دی ٹینک” کے نام سے مشہور تھے، نے میچ کا پورا پہلا ہاف بغیر کسی پریشانی کے کھیلا۔ تاہم دوسرے ہاف کے صرف 5 منٹ بعد وہ بغیر کسی کھلاڑی سے ٹکراؤ کے اچانک زمین پر گر گئے۔ مائیکل کو میدان میں فوری طبی امداد دی گئی اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ ابتدائی طبی رپورٹس اور نائجیرین فٹبال فیڈریشن کے مطابق ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔
ایشین بیچ گیمز : پاکستانی
ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی اسپرنٹر سمیع اللہ اور فائقہ ریاض 60 میٹر ریس کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ایشین بیچ گیمز چین کے شہر ثانیہ میں جاری ہیں جہاں پاکستان کے اسپرنٹر سمیع اللہ نے 60 میٹر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سمیع اللہ نے ہیٹ 1 میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایشین بیچ گیمز میں خواتین کے مقابلے میں پاکستان کی اسپرنٹرفائقہ ریاض نے 60 میٹر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ فائقہ ریاض نے تیسری ہیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کی اسپرنٹر تامین خان 60 میٹر کے فائنل کے لئے کوالیفائی نہ کر سکیں۔ انہوں نے ہیٹ میں 8 ایتھلیٹس میں سے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری جانب ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کبڈی ٹیم نے بنگلا دیش کو شکست دے دی۔پاکستان کبڈی ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف 30-43 سے کامیابی حاصل کی۔ یار ہے کہ گزشتہ میچ میں ایران نے پاکستان کبڈی ٹیم کو 28-38سے شکست دی۔ تھی۔
کھلاڑی توقعات کے مطابق
لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں جس طرح کا پلان کیا تھا اس کے مطابق چیزیں نہیں گئیں، مجموعی طور پر دیکھا جائے تو مین پلئیرز کی پرفارمنس اس طرح نہیں آئی جس کی توقع کر رہے تھے۔ سعود شکیل نے لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سیزن کی طرح اس مرتبہ ہمارا کمبی نیشن نہیں بن سکا جس کی وجہ سے یہ پرفارمنس ہے۔ ہمارا اسپنرز پر اعتماد پہلے دن سے ہے، انہی اسپنرز نے ہمیں گزشتہ برس کئی میچز میں جتوایا بھی تھا۔ انہوں نے کمبی نیشن کے حوالے سے کہا کہ پہلی مرتبہ آکشن ہوئی نیا کمبی نیشن بنا اسے تھوڑا ٹائم دینا پڑے گا۔ خواجہ نافع نوجوان ٹیلنٹ ہے پاکستان ٹیم کے ساتھ ہے، کبھی پلئیر کچھ چیزوں میں پھنس جاتا ہے خواجہ نافع نے شائید بہت زیادہ توقعات کا دباوؤ لے لیا ہے وہ ان چیزوں سے جتنا جلد سیکھ لے گا اس کو فائدہ ہوگا۔ کپتان سعود شکیل نے تسلیم کیا کہ ہم سے وہ پرفارمنس نہیں ہوپائی جو ہونی چاہئے تھی یا جس کی توقع تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرا آغاز اچھا تھا لیکن دوسرے مرحلے میں چیزیں میرے حق میں نہیں گئیں اور ٹورنامنٹ خراب ہو گیا۔ میرے ہاتھ میں محنت ہے اور میرا یقین ہے کہ جو ہاتھ میں ہو وہ 100 فیصد کریں۔ سعود شکیل نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹر ہونے کے ناطے یہ نہیں دیکھتے کہ ریڈ بال کرکٹ ہے یا وائٹ بال ، لوگ جو کہتے ہیں میں ان کا احترام کرتا ہوں لیکن میری کوشش ہوتی ہے جو ڈیمانڈ ہو اس طرح کی کرکٹ کھیلی جائے۔ مجھے مواقع ملے لیکن میں وہ کرکٹ نہیں کھیل سکا جو کھیلنی چاہیے تھی، ٹارگٹ یہی ہے آئندہ جو بھی وائٹ بال کرکٹ ہے اس میں ایک مختلف سعود شکیل نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 11 کی کئی چیزیں مثبت ہیں، ٹیمیں زیادہ ہونے پر یقین تھا کہ زیادہ نوجوانوں کو اب موقع ملے گا ،کئی نوجوان کھلاڑیوں نے اس کا فائدہ اٹھایا پاکستان ٹیم کو نئے ٹیلنٹ سے فائدہ ہو گا۔ سعود شکیل نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ آپ کے ساتھ کھیل رہے ہوں میکسویل کے ساتھ ڈریسنگ روم شئیر کر رہے تو نوجوان کھلاڑی بہت کچھ سیکھتے ہیں، پی ایس ایل اب اور اوپر جائے گی اور پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ لیکن کپتان سعود شکیل کو کراؤڈ کے بغیر مزہ نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ کراؤڈ کے بغیر وہ چارم نہیں رہتا، سب کرکٹرز نے کراؤڈ کو مس کیا ہو گا میں نے تو بہت زیادہ مس کیا میں نے کراؤڈ کے بغیر انجوائے نہیں کیا لیکن جو حالات ہیں وہ ہمارے کنٹرول میں نہیں۔ سعود شکیل نے عثمان طارق کے حوالے سے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی مسٹری اسپنرز آئے ہیں ان کا ایک دور ہوتا ہے اور پھر ٹیمیں پکڑ لیتی ہیں اب یہ بولرز پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ کیا ورائٹی لے کر آتے ہیں عثمان طارق کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے جو مسٹری اسپنرز کوو پیش آتی ہے دیکھتے ہیں کہ عثمان طارق اب کیسے خود کو اس صورتحال سے نکالتے ہیں۔
وزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھ۔ محسن نقوی نے کہا وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے، فرنچائز آنرزکی درخواست پروزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل میں فینزکواسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ہے۔ خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے تیل بحران کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے ملک بھر میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کر رکھا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ: پی ایس ایل
لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میچز فلڈلائٹس میں کروانے پر پاکستان کرکٹ بورڈکے وکیل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ایس ایل میچز فلڈلائٹس میں کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ پی سی بی کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جنریٹرز کے ذریعے میچز کرواتا ہے، ہم واپڈا کی بجلی استعمال نہیں کرتے۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔
گلوبل سپر لیگ کے شیڈول
ویسٹ انڈیز میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پاکستان کی لاہور قلندرز سمیت 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ آسٹریلیا سے پرتھ اسکارچرز، یو اے ای سے ڈیزرٹ وائپرز، امریکا سے سان فرانسسکو یونیکورن ایونٹ میں شامل ہیں، کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔ لاہور قلندرز 23 جولائی کو پرتھ اسکارچرز، 24 جولائی کو ڈیزرٹ وائپرز سے مقابلہ کرے گی، 26 جولائی کو قلندرز کا مقابلہ گیانا اور 29 جولائی کو سان فرانسسکو سے ہوگا۔ ٹیبل پر پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیم 31 جولائی کو کوالیفائر کھیلے گی۔ ایونٹ کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔
ٹرمپ کے خصوصی نمائندے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے نے ایران کی جگہ اٹلی کو فٹبال ورلڈکپ میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ۔ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے پاؤلو زیمپولی Paolo Zampolli نے یہ تجویز فیفا کے صدر اور امریکی صدر کو دی ہے۔ یہ منصوبہ امریکی صدر اور اٹلی کی وزیراعظم کے درمیان تعلقات میں بہتری کی کوشش ہے جو ایران جنگ معاملے پر پوپ لیو پر امریکی صدر کی تنقید کے بعد کشیدہ ہیں۔ ادھر ایرانی فٹبال ٹیم امریکا کی مشترکا میزبانی میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کرچکی ہے جب کہ امریکی صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ ایران کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں خوش آمدید کہا جائے گا۔
نشہ آور شے استعمال کرنیکا
لاہور: نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز نے آئی سی سی کو اپنے تحریری مؤقف سے آگاہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز سے متعلق کی گئی کارروائی کا اعلان بھی آئی سی سی کرے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹر محمد نواز کا نشہ آور شے استعمال کرنے کے معاملے پر ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آنے پر ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ محمد نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی ہے اور وہی اس کارروائی کو مکمل کرے گی۔ واضح رہے کہ الزام ثابت ہونے پر ان پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔
پی ایس ایل 11: کوڈ آف کنڈکٹ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 34 ویں میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محمد عامر اور فہیم اشرف پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ گزشتہ روز راولپنڈیز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران دونوں پلیئرز الجھ پڑے تھے۔ محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس موقع پر محمد عامر نے فہیم اشرف کو واپس جانے کا اشارہ کیا، جس پر فہیم اشرف نے ردعمل دیتے ہوئے ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے قریب آ گئے اور اس دوران نوک جھونک ہوئی تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاؤ کرایا۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ ریفری نے دونوں پلیئرز پر میچ فیس کا 10 ،10 فیصد جرمانہ عائد کیا، دونوں پلیئرز نے غلطی تسلیم کرلی۔
عالمی گورننگ باڈی والی بال کی
والی بال کی عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا والی بال فیڈریشن کی منظوری کو منسوخ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی منظوری کی منسوخی کا فیصلہ قانونی اور انتظامی قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب دو سینئر کھلاڑیوں نے نیشنل کیمپ چھوڑا، کھلاڑیوں نے ناقص، غیر سائنسی سہولیات اور سلیکشن میں سیاست کی وجہ سے کیمپ چھوڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے موجودہ سٹیئرنگ کمیٹی کو ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کی ویلفیئر کا خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا میں سٹیئرنگ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔
قومی کراٹے سٹار کھلاڑی آرزو ٹریفک حادثے میں جاں بحق
قومی کراٹے سٹار کھلاڑی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار18 سالہ آرزو دختر حیدر علی کوئٹہ میں حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔ غلام علی ہزارہ سپورٹس کمپلیکس، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی آرزو قومی مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرتی تھیں۔ آرزومقامی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اپنی ساتھی کے ہمراہ جاتے ہوئے موٹر سائیکل پھسل جانے کے سبب شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ دریں اثناء چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر اور دیگر عہدے داران نے خاتون قومی کھلاڑی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ: پی ایس ایل میچز فلڈ لائٹس
لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل میچز فلڈلائٹس میں کروانے پر پاکستان کرکٹ بورڈکے وکیل کو درخواست جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ایس ایل میچز فلڈلائٹس میں کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ پی سی بی کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جنریٹرز کے ذریعے میچز کرواتا ہے، ہم واپڈا کی بجلی استعمال نہیں کرتے۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔
والی بال کی عالمی گورننگ باڈی
والی بال کی عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا والی بال فیڈریشن کی منظوری کو منسوخ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی منظوری کی منسوخی کا فیصلہ قانونی اور انتظامی قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب دو سینئر کھلاڑیوں نے نیشنل کیمپ چھوڑا، کھلاڑیوں نے ناقص، غیر سائنسی سہولیات اور سلیکشن میں سیاست کی وجہ سے کیمپ چھوڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے موجودہ ا سٹیئرنگ کمیٹی کو ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کی ویلفیئر کا خیال رکھنے کا ٹاسک دیا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا میں اسٹیئرنگ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔
ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ
ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے باعث ختم کر دیا گیا۔ ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں لیوارڈ آئی لینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا، چیمپئن شپ کے دوسرے میچ کو پِچ کی خطرناک حالت کے باعث ختم کیا گیا ہے۔ کھیل کو تیسرے روز کے پہلے سیشن کے دوران اس وقت روکا گیا جب باؤنس ناہموار اور غیر متوقع تھا، باؤنس سے کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید خدشات تھے۔اس دوران لیوارڈ آئی لینڈ کے کھلاڑی جیریمیہا لوئس کو جیڈن سیلز کی گیند زوردار طریقے سے لگی جس کے بعد کھلاڑی کو گراؤنڈ میں فوری طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ کرکٹر کا کنیکشن ٹیسٹ بھی ہوا تاہم اب اسپتال میں ان کی طبیعت بہتر بتائی گئی ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق اس گراؤنڈ میں اگلے میچ تک پِچ کو اچھے انداز میں بنانے کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری
پاکستان کرکٹ بورڈ سعودی عرب میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرے گا۔ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے بعد جدہ بھی مستقبل میں پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی میزبانی کر سکے گا۔ اس بارے میں ابتدائی طور پر گورننگ بورڈ سے منظوری لی جا چکی ہے البتہ ابھی مزید معاملات پر غور اور حتمی معاہدہ ہونا باقی ہے۔ پی سی بی سعودی عرب میں بھی کھیل کو فروغ دینا چاہتا ہے جبکہ سعودی حکومت بھی اپنے ملک میں اسپورٹس سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ جدہ میں کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کے لیے گزشتہ دنوں بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ اس حوالے سے اظہار دلچسپی کی منظوری لی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں اسٹیڈیم کی جگہ منتخب کرنے کے لیے مختلف مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، یہ معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ حکام سے مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں معاہدہ ہو جائے گا، جس کے بعد اس پر باقاعدہ کام شروع ہو گا۔
پی ایس ایل پلے آف کی دوڑ تیز،
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا سنسنی خیز مرحلہ منگل سے لاہور میں دوبارہ شروع ہو گا۔ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں لاہور پہنچ چکی ہیں۔ جہاں پلے آف مرحلے کے لیے 6 ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری رہے گا۔ فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے ملتان سلطانز کو اپنے 3 میں سے کم از کم ایک میچ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 میں سے 2 میچ جیتنا ہوں گے۔ دوسری جانب حیدرآباد کنگز، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کو اپنے تمام باقی میچز جیتنا لازمی ہیں۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نہ صرف کامیابیاں درکار ہیں بلکہ دیگر ٹیموں کی شکست کا بھی انتظار کرنا ہو گا۔ پشاور زلمی پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ جبکہ راولپنڈی ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ انفرادی کارکردگی میں سفیان مقیم 13 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ جبکہ حسن علی 11 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بیٹنگ میں کوسل مینڈیز 401 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ جبکہ حسن نواز 288 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ گزشتہ میچز میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو واضح برتری سے شکست دی جبکہ کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
بابر نے اتنا اسکورکیا ہےکہ
پشاور زلمی کے اسسٹنٹ اور بولنگ کوچ اظہر محمودکا کہنا ہےکہ بابراعظم کی پرفارمنس کبھی اتنی بری نہیں رہی جتنا کہا جاتا رہا، بابر نے اتنا اسکور کیا ہےکہ لوگوں کو اس کے 30 ، 35 رنز بھی کم لگتے ہیں۔ کراچی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہمیشہ ہی ورلڈ کلاس تھا، بابر کو یہی کہا تھا کہ وہ اپنی کرکٹ کھیلے، بابر پراپر کرکٹنگ شاٹس کھیلنے والا پلیئر ہے، وہ مار دھاڑ نہیں کرتا، بابر نے آج آؤٹ اسٹینڈنگ کرکٹ کھیلی۔ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 180 یا 190 اسٹرائیک ریٹ والا کوئی نہیں ہے، بابر اعظم کے ساتھ آپ کو تسلسل ملتا ہے، بیچ میں بابر کو ٹھیک سے استعمال نہیں کیا گیا تھا ، بابر کے لیے سب کی خواہش تھی کہ وہ سینچری مکمل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا شیڈول دیکھ کر پی ایس ایل کے لیے اسکواڈ بنایا تھا، ہمارا ٹیم کامبی نیشن اور بینچ اسٹرینتھ کافی مضبوط ہے، لاہور میں کھیل کر آرہے ہیں تو اندازہ ہےکہ وہاں کیسی وکٹیں ملیں گی، پر امید ہوں کہ ہمارے پاس ملک میں کافی ٹیلنٹ ہے، اہم چیز یہ ہےکہ اس ٹیلنٹ کو ٹھیک طرح استعمال کیا جائے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف لیجنڈ ریسلر
کچھ عرصے قبل (دسمبر 2025) ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک جان سینا ریٹائر ہوئے تھے جبکہ ان کے بعد اے جے اسٹائلز (فروری 2026)نے بھی ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اب لگتا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک اور لیجنڈ ریسلر نے لگ بھگ 3 دہائیوں طویل کیرئیر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ریسل مینیا 42 ممکنہ طور پر مقبول ریسلر بروک لیسنر کے کیرئیر کا آخری ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ بھی تھا۔ 2002 سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ جڑے بروک لیسنر کو اس ایونٹ میں Oba Femi کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا۔ ریسل مینیا 42 کی دوسری رات پہلا میچ بروک لیسنر اور Oba Femi کے درمیان ہوا اور شکست کے بعد بروک لیسنر اپنے ریسلنگ گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے گئے جو کہ ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا اشارہ تھا۔ عام طور پر ریسلرز کیرئیر کے اختتام پر علامتی طور پر اپنے گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ بروک لیسنر نے گیئر چھوڑنے کے بعد اپنے دوست اور طویل عرصے سے ان کے منیجر پال ہے مین کو گلے بھی لگایا جبکہ وہاں موجود تماشائیوں نے تھینک یو بروک کے نعرے لگائے۔ رنگ کو چھوڑنے سے قبل بروک لیسنر نے اسے فلور کو چوما اور اس خیال کو تقویت دی کہ یہ ان کا آخری میچ تھا۔ 2002 میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بننے کے بعد انہوں نے 2004 میں اسے چھوڑ دیا تھا اور کافی عرصے بعد واپس آئے تھے۔ اپنے ڈبلیو ڈبلیو کیرئیر کے دوران انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ، 3 بار یونیورسل چیمپئن شپ اور 2 بار رائل رمبل مقابلوں کو جیتا۔ 2014 میں انہوں نے ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر کا 21 سال تک اس ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑا تھا۔
معاہدے کی خلاف ورزی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 11 کیلئے لاہور قلندرز کے داسن شناکا نے ایونٹ سے دستبردار ہوکر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اگلے سال پی ایس ایل 12 میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیے گئے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، داسن شناکا کی پی ایس ایل 11 سے دستبرداری قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی ساکھ اور معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ پی سی بی کے مطابق داسن شناکا نے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر دل سے افسوس کرتا ہوں اور پاکستان کے عوام، شائقین اور پوری کرکٹ برادری سے خلوصِ دل سے معذرت چاہتا ہوں۔ پی سی بی کے مطابق داسن شناکا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک باوقار ٹورنامنٹ ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے اقدام سے مایوسی ہوئی۔ لاہور قلندرز کےشائقین سے خاص طور پر معذرت خواہ ہوں کہ میں نے انہیں مایوس کیا۔ داسن شناکا نے واضح کیا کہ دستبرداری کے وقت میرا کسی اور ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ پاکستانی شائقین کے لیے میرے دل میں بے حد احترام ہے اور میں نے ہمیشہ پاکستان میں اپنے وقت سے لطف اٹھایا ہے۔ امید ہے مستقبل میں نئی لگن اور شائقین کے اعتماد کے ساتھ پی ایس ایل میں واپسی ممکن ہو سکے گی۔
بوسٹن میراتھون: پاکستانیوں کی
پاکستانی رنرز نے بوسٹن میراتھون 2026 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 13 رنرز نے پیر کو ہونیوالی دنیا کی سب سے باوقار میراتھونز میں سے ایک کو کامیابی سے مکمل کیا۔ کراچی کے محمد امجد علی جو کہ ایک پولیس کانسٹیبل ہیں، پاکستانی شرکاء میں سب سے آگے رہے، امجد نے 2 گھنٹے 42 منٹ 45 سیکنڈ میں ریس مکمل کر کے اس سال کے تیز ترین پاکستانی رنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ محمد امجد نے کہا کہ یہ ان کی پہلی ورلڈ میجر میراتھون تھی اور وہ اپنے شاندار ٹائم پر بہت خوش ہیں، ان کے مطابق ٹریک پر چڑھائی اور اترائی کے مراحل تھے جس کی وجہ سے ریس چیلنجنگ رہی تاہم وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور تمام سپورٹرز کے شکر گزار ہیں۔ امجد کا کہنا تھا کہ یہ انکی پہلی ورلڈ میجر میراتھن تھی، الحمدللّٰہ وہ بوسٹن میراتھن مکمل کرنے والا تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں ، انہوں نے ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سفر میں ان کا ساتھ دیا۔ امریکا میں مقیم سید حمزہ نے 2 گھنٹے 51 منٹ اور6 سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ نزار نیانی نے 3 گھنٹے 1 منٹ اور 44 سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نارویجئن پاکستانی محمد فصیح صالح نے3 گھنٹے 10 منٹ 36سیکنڈ کے ساتھ پرسنل بیسٹ بنایا، برطانوی نژاد شہزادہ حسین اور خاتون رنر بشیری انجم نے بھی نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون رنر ماہین شیخ نے بھی اس دوڑ میں اپنا پرسنل بیسٹ حاصل کیا۔ فصیح صالح کا کہنا تھا کہ بوسٹن میراتھن کو پرسنل بیسٹ کے ساتھ مکمل کرنا ان کیلئے یادگار لمحہ کیوں کہ انہوں نے اس کے ساتھ اپنا ایبٹ ورلڈ میراتھن میجرز میں اپنا سکس اسٹار فائنشر کا سفر مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی رننگ کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے اپنی حدوں سے آگے بڑھنے میں مدد دی۔ فصیح صالح کے علاوہ دیگر تین پاکستانی رنرز نے بھی 6 اسٹار سفر مکمل کیا ان میں کراچی کے ڈاکٹر جہانزیب مغل، نوشیروان علی اور اسلام آباد کے بلال احسن شامل ہیں۔ بلال احسن نے گھٹنے کی انجری سے ریکور ہونے کے بعد بوسٹن میں اپنی دوڑ تین گھنٹے، تیئس منٹ میں مکمل کی۔ بلال احسن کا کہنا تھا کہ بوسٹن میراتھون شاندار تھی، الحمدللّٰہ اسے اچھے وقت میں مکمل کیا۔ کورس، ماحول اور وائب بہت بہترین تھے، بلا شبہ یہ دنیا کی بڑی میراتھنز میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ریس ٹائم کے حوالے سے میرے لیے زیادہ اہم نہ تھی کیونکہ میں انجری سے واپس آیا تھا، یہ صرف مکمل کرنے اور 6 اسٹار میڈل حاصل کرنے کے بارے میں تھی۔ بلال نے ریس اپنی فیملی اور اسلام آباد رننگ کلب کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کی سپورٹ کے بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔ کراچی کے نوشیروان علی نے 4:15:33 میں ریس مکمل کر کے سکس اسٹار فائنشر کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سفر صرف فٹنس سے شروع ہو کر مقصد اور خود شناسی تک پہنچا، جس نے انہیں ایک بہتر انسان بننے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے کہا میں اپنا ہر قدم اپنی اہلیہ، بچوں، دوستوں اور ان تمام لوگوں کو ڈیڈیکیٹ کرتا ہوں جنہوں نے میرے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔ آپ کی سپورٹ نے مجھے یہاں تک پہنچایا۔ کراچی کے ڈاکٹر جہانزیب مغل نے 5:01:39 میں ریس مکمل کی اور 6 اسٹار فننشرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ بوسٹن میراتھون میں شریک پاکستانی رنرز کے مکمل نتائج: محمد امجد (کراچی) – 2:42:45 • سید حمزہ (امریکا) – 2:51:06 • نزار نیانی (امریکا) – 3:01:44 • فصیح صالح (ناروے) – 3:10:36 (پی بی، سکس اسٹار) • شہزادہ حسین (برطانیہ) – 3:21:45 • بشیری انجم (امریکا) – 3:22:45 • بلال احسن (اسلام آباد) – 3:23:53 (سکس اسٹار) • عامر بٹ (امریکا) – 3:43:33 • ڈاکٹر سلمان خان (امریکا) – 3:46:48 • جامع خان (امریکا) – 3:47:26 (پی بی) • ماہین شیخ (برطانیہ) – 3:52:01 (پی بی) • نوشیروان علی (کراچی) – 4:15:33 (سکس اسٹار) • ڈاکٹر جہانزیب مغل (کراچی) – 5:01:39 (سکس اسٹار)
محمد رضوان کا اعتراف، ناقص
محمد رضوان نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے کارکردگی نہیں دکھائی، جس کی وجہ سے ہار گئے۔ راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد نیوز کانفرنس میں اپنی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور کپتان بہتر کارکردگی دکھاتے تو ٹیم شاید کامیاب ہو جاتی۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ان کی محنت میں کہیں نہ کہیں کمی رہ گئی ہوگی، جس کا اثر میچ کے نتیجے پر پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا میچ دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ قسمت بھی ان کے ساتھ نہیں تھی۔
زندگی کا سب سے مشکل
کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے مسلسل 7 میچز میں شکست اور پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ہفتے کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی اس لیے ٹیم کا رزلٹ ایسا تھا۔ محمد رضوان نے کہا کہ یقینی طور پر میری طرف سے کوئی کمی ہوگی اس لیے ایسا رزلٹ رہا ، میں نوجوان پلیئر کے ساتھ اوپن کر رہا تھا ، میں پوزیشن کے حوالے سے اپنی خواہش ضرور رکھتا ہوں لیکن ٹیم کا فیصلہ متفقہ ہوتا ہے۔ راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نےکہا کہ جب آپ ہارتے ہیں تو پازیٹیو نکالنا مشکل ہو جاتا ہے، کچھ چیزیں کافی مثبت رہی ہیں، ٹیم دیکھیں تو کہیں کوئی کمی نہیں لگ رہی لیکن قسمت ساتھ نہیں دے رہی ۔ محمد رضوان نے کہا کہ لیڈر کو ٹیم کے رزلٹ سے نہ پہچانیں ، آپ بطور کپتان کوشش کرسکتے ہیں لیکن غلطیاں ہوں تو پھر کچھ نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بگ بیش میں کہا تھا کہ میری پرفارمنس پر پاکستان ٹیم میں جگہ نہیں بنتی ، مجھ سے پرفارمنس نہیں ہوئی تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ میں ہمت ہار جاؤں ، میرے لیے کرکٹ جنون ہے، مجھے اس کے علاوہ کچھ نہیں آتا، میں محنت کرکے واپس آوں گا۔ محمد رضوان نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ ہے، میں مانتا ہوں کہ میری ناکامی ہے، آگے میرے ہاتھ میں بس محنت کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے ہرا کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوور ز میں 9 وکٹ پر 178 رنز بناسکی۔ یہ راولپنڈیز کی کی رواں پی ایس ایل میں مسلسل ساتویں شکست تھی۔ وہ ایک بھی میچ اب تک جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔
ہم ہارنے کی عادت 5 سال
کھیلہم ہارنے کی عادت 5 سال پہلے چھوڑ چکے، اب قلندرز نے 3 بار ٹرافی جیت کر فتح کو عادت بنالیا ہے: حارث ہم ہارنے کی عادت 5 سال پہلے چھوڑ چکے، اب قلندرز نے 3 بار ٹرافی جیت کر فتح کو عادت بنالیا ہے: حارث فوٹو: اسکرین گریب کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ہم ہارنے کی عادت 5 سال پہلے چھوڑ چکے، اب 3 بار ٹرافی جیت کر فتح کو عادت بنالیا ہے۔ ہفتے کو راولپنڈیز کے خلاف کامیابی کے بعد حارث رؤف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈیز کے خلاف میچ میں بیٹر ز نے بڑا اسکور کیا تو ہمارے لیے بھی اسکو ڈیفینڈ کرنا آسان ہوا، وکٹ آسان نہیں تھا ، ہمارے بیٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے۔ حارث رؤف نے کہا کہ جب پرفارمنس نہیں ہوتی تو غلطیوں پر کام کیا جارہا ہوتا ہے، جو غلطیاں پچھلے 3 میچز میں ہوئیں وہ دور کیں، آپ خود پیسں کی بات کرتے اور جب تیز بولنگ ہو تو کہتے ورائٹی نہیں۔ حارث کا کہنا تھا کہ میں اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ، انسان کو خود ہی اپنے آپ کو بہتر کرنا پڑتا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں آپ وکٹ لیں گے تو ہی رنز رکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہارنے کی عادت 5 سال پہلے چھوڑ چکے، اب 3 بار ٹرافی جیت کر فتح کو عادت بنالیا ہے، اللہ کرے باقی تینوں میچز جیتیں ، ہمارے لیے آسانی ہوگی۔ہم اس پوزیشن میں ہیں ، ہمیں اب کوئی میچ نہیں ہارنا۔ واضح رہے کہ ہفتے کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے ہرا کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوور ز میں 9 وکٹ پر 178 رنز بناسکی۔ یہ راولپنڈیز کی کی رواں پی ایس ایل میں مسلسل ساتویں شکست تھی۔ وہ ایک بھی میچ اب تک جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔
پی ایس ایل 11: کراچی
پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز کے ٹیبل پر 8 پوائنٹس ہیں جب کہ کراچی کنگز کے 6 پوائنٹس ہیں۔ آج پی ایس ایل میں دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ
پی سی بی نے بنگلا دیش سیریز کے لیے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے اگلے ماہ بنگلا دیش میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق اسکواڈ 27 اپریل سے کراچی میں تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گا جو یکم مئی تک جاری رہے گا جبکہ ٹیم 2 مئی کو بنگلا دیش کے لیے روانہ ہوگی۔ بورڈ نے مزید بتایا کہ وہ کھلاڑی جو اس وقت پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہیں اپنی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔ ٹیسٹ ٹیم کی ہیڈ کوچنگ کے فرائض سابق کپتان سرفراز احمد انجام دیں گے، جبکہ سیریز کے شیڈول کا اعلان جلد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔
شاہد آفریدی کی شاپور زدران
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق فاسٹ باؤلر شاپور زدران کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ شاپور زدران اس وقت ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہیں جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی شاپور زدران کے بھائی سے بات چیت ہوئی ہے اور سابق افغان کرکٹر کی بیماری کا سن کر انہیں بے حد دکھ ہوا۔ شاہد آفریدی نے شاپور زدران کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ آپ میدان میں ہمیشہ ایک فائٹر رہے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اس مشکل گھڑی کا مقابلہ بھی اسی بہادری اور حوصلے سے کریں گے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے افغان کرکٹر کے لیے ہر قسم کے تعاون اور مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور پورا پاکستان اس کڑے وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر علاج یا کسی بھی حوالے سے مدد کی ضرورت ہو تو وہ ہمیشہ دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ 38 سالہ شاپور زدران افغانستان کرکٹ کے چند اہم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے 44 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 43 اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 37 وکٹیں حاصل کیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ انہوں نے مختلف لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ شاپور زدران نے سال 2025 میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
صفر پر آؤٹ ہونے پر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور پویلین واپسی کے دوران اپنا بلا توڑ ڈالا۔ یہ واقعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا جہاں قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں شاہین آفریدی آل راؤنڈر سکندر رضا سے پہلے بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے لیکن ان کا یہ فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور وہ صرف دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اپنی کارکردگی پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے شاہین آفریدی پویلین واپسی پر بلے کو پٹختے رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین آفریدی نے پہلے اپنے بلے کو سائیڈ اسکرین کے قریب ٹائر پر مارا اور پھر ڈریسنگ روم کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اسے زور سے زمین پر دے مارا جس سے بلا ٹوٹ گیا۔ واضح رہے کہ رواں سیزن میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور ٹیم اب تک کھیلے گئے 6 میچز میں سے صرف 2 میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہے۔ پے در پے شکستوں اور انفرادی ناکامی نے کپتان کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے جس کا مظہر گزشتہ روز گراؤنڈ میں دیکھنے کو ملا۔
پاکستان اور ارجنٹائن کی فٹبال
پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوگیا، دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان ہے۔ دونوں فیڈریشنز کی ابتدائی بات چیت میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بات چیت ہوئی۔ پی ایف ایف عہدیداران اور ارجنٹائن فٹبال نمائندوں کے درمیان آن لائن گفتگو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ کے انعقاد پر ابتدائی بات چیت کی گئی، فرینڈلی میچ کے انعقاد کے معاملے پر دونوں فیڈریشن نے مزید کام پر اتفاق کیا۔ فیڈریشنز کے معاملات طے پا گئے تو اس سال پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ ہوسکتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کوچنگ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی، پروگرام کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبال کوچز پاکستان آئیں گے۔
بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ 4 نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں، قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا جبکہ پی ایس ایل میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔ قومی ٹیم کا کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا اور ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی۔ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلادیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ قومی اسکواڈ شان مسعود (کپتان)، عبداللہ فضل،عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی سے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں ہوگا اور یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا
پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان کے محمد آیان اور ابراہیم گل نے کامیابی حاصل کی۔ پہلے سنگل میں محمد آیان نے سیناویراتنے کاشیا کو3-6 اور 1-6 سے ہرایا۔دوسرے سنگل میں ابراہیم حسین گل نے اکبر زکاریا کو 7-6، 4-6 اور 2-6 سے شکست دی۔ واضح رہے کہ آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹینس ٹورنامنٹ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
ٹیسٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش،
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹرز عمر گل اور اسد شفیق کے پاکستان ٹیم منیجمنٹ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی تاہم اس سیریز کی ٹیم منیجمنٹ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر گل کو بولنگ کوچ اور اسد شفیق کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق عبدالسعد کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔ وہ ویمن کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ پاکستان مینز ٹیم کے ساتھ منسلک ہوں گے ۔ سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ ریڈ بال کرکٹ کے طور پر ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے۔
پی ایس ایل کی کارکردگی صرف
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے بیٹر کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی کارکردگی صرف پلیئر کی شناخت کیلئے کافی ہے ، فوری انٹرنیشنل میں نہیں لانا چاہیے، آج اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا پرفارم کرکے کم بیک کریں۔ جمعرات کو پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 150 رنز اسکور کیے۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ میچ کے بعد کراچی کنگز کے پلیئر اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی ،کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا پرفارم کرکے کم بیک کریں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ مجھے اسٹارٹ مل رہے ہیں لیکن میں اسکو بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کر پارہا ، بطور پلیئر میں سیٹ ہونے کے بعد بڑا اسکور کروں ، 20 میں اسکور جانے کے بعد مجھے اسکو بڑے اسکور میں تبدیل کرنا چاہیے ، جب ٹاپ تھری میں اسکور ہوتا ہے تو ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے، آج کا وکٹ 170 والا تھا لیکن ہم وہاں تک اسکور نہیں کرسکے ۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ میرا ورلڈ کپ بھی اچھا نہیں رہا اور پی ایس ایل بھی اچھا نہیں جارہا جس پر مجھے تشویش تو ہے، 2027 ففٹی اوور ورلڈ کپ کے قریب اگر ضرورت ہوئی تو ٹی ٹوئنٹی سے بریک لینے کا سوچ سکتا ہوں ، ففٹی اوور کا ورلڈ کپ ہر کسی کیلئے اہم ہوتا ہے ، میرے لیے بھی بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی کارکردگی صرف پلیئر کی شناخت کیلئے کافی ہے ، فوری انٹرنیشنل میں نہیں لانا چاہیے ، یہاں ہے پرفارم کرنے والے پلیئر کو ڈومیسٹک میں مزید نکھارنا چاہے ۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کی کشش فینز سے ہوتی ہے ، یہ بھی درست ہے کہ ہماری پرفارمنس ایسے نہیں کہ لوگ زیادہ سپورٹ کریں ۔
خودکو عبد الرزاق یا اظہر محمود
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا وہ خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتے ہیں نہ ہی ان سے دور۔ کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں فہیم اشرف ہوں، میں عبد الرزاق یا اظہر محمود نہیں بن سکتا، جو آج تنقید کرتے ہیں ماضی میں بھی ایسے ہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کریں تاکہ آنے والے بچے کرکٹ کا سوچیں، ہمیں آپس میں ایک دوسرے سے نفرتیں کم کرنا ہوں گی، دوستی یاری سے بالا ہوکر سوچنا ہوگا۔ فہیم اشرف نےسمیر منہاس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سمیر منہاس ایک سمجھ دار کھلاڑی ہے اور انہوں نے آج شاندار بیٹنگ کی ہے۔
پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے
کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دے کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 150 رنز اسکور کیے۔ ریزا ہینڈرکس 51 ، جیسن روئے 39 اور اعظم خان 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔سمیر منہاس نے 58 رنز بنائے، ڈیون کونوے نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کپتان شاداب خان 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ یوں اسلام آباد یونائیٹڈ 8 وکٹوں سے کامیاب ہوکر 9 مجموعی پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم
اسلام آباد، پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے 2026 ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ پاکستان کی معروف اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم، جس کی سرپرستی مسلم ہینڈز کر رہی ہے، نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی حتمی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ عالمی ایونٹ مئی 2026 میں میکسیکو سٹی میں منعقد ہوگا، جہاں پاکستان کی ٹیم دنیا بھر سے آنے والی 30 ٹیموں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ صرف فٹبال تک محدود نہیں بلکہ اسٹریٹ سے وابستہ بچوں کے حقوق، تحفظ اور شناخت کے لیے ایک عالمی تحریک کی حیثیت رکھتا ہے۔ 2022 میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سلور میڈل جیتنے اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے بعد پاکستان ٹیم 2026 کے ایڈیشن میں مضبوط امیدوار کے طور پر میدان میں اتر رہی ہے۔ مسلم ہینڈز کے تحت یہ ٹیم نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔ ٹیم کے ارکان اقوامِ متحدہ میں منعقد ہونے والی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے، جہاں وہ بنیادی حقوق جیسے قانونی شناخت (برتھ سرٹیفکیٹ)، تشدد سے تحفظ اور تعلیم تک رسائی کے لیے آواز بلند کریں گے۔ میکسیکو سٹی میں ہونے والا 2026 کا ایونٹ اب تک کا سب سے زیادہ جامع ٹورنامنٹ ہوگا، جس میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ “گرین شرٹس” پاکستان میں امید کی علامت بن چکے ہیں، جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ ٹیلنٹ کسی بھی سماجی حد کا پابند نہیں ہوتا۔ ٹیم اس وقت میکسیکو سٹی کی بلند سطحی فضائی صورتحال سے ہم آہنگ ہونے کے لیے سخت تربیتی کیمپس سے گزر رہی ہے۔
بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ
بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، بابراعظم نے 71 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ پشاور زلمی نے اس میچ میں فتح سمیٹی، اس سے قبل بابر اعظم نے پی ایس ایل میں چار ہزار رنز مکمل کیے اور پی ایس ایل کی تاریخ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 104 میچز کھیل کر حاصل کیا۔ یاد رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔
محسن نقوی کا پی ایس ایل
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل ٹیموں کیلئے عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ محسن نقوی نے پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز کو دو دریا پر واقع ریستوران میں ڈنر دیا۔ ڈنر میں پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ممبران نے شرکت کی۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں شریک کرکٹرز نے کراچی کے ساحل کا رخ کیا تھا، چند روز پہلے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کراچی کے ساحل پر پکنک منائی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹرٹل بیچ پر وقت گزارا۔ پکنک کے موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان والی بال کا مقابلہ بھی ہوا، کھلاڑیوں نے گھڑ سواری اور جیٹ اسکی کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار،
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلا دیش کے ساتھ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعدکپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ،اظہر محمود کی جگہ پہلی بار ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ اس وقت قومی سلیکٹر بھی ہیں جبکہ شان مسعود پہلے ہی قیادت کی ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم بنگلا دیش،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ اکتوبر میں پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی تھی،جو ایک ایک سے برابر ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق شان مسعود کو کپتان برقرار رکھ کر مستقل مزاجی کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔ اس وقت وائٹ بال کے ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن ہیں جبکہ ون ڈے کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور ٹی ٹوئینٹی کے کپتان سلمان علی آغا ہیں۔ سرفراز احمد کی قیادت میں اس وقت لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریڈ بال کیمپ لگاہوا ہے جس میں قومی اکیڈمی کے کوچز بھی شامل ہیں۔ 21 سالہ اوپنر اذان اویس کی ڈومیسٹک ریڈ بال کرکٹ میں شاندار کارکردگی رہی، اذان اویس نے 2024-25 سیزن میں سیالکوٹ ریجن کی جانب سے 844 رنز بنا کر بیٹنگ چارٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اذان اویس نے اپنے پہلے فرسٹ کلاس سیزن (قائد اعظم ٹرافی) میں 4 سنچریاں اور 2نصف سنچریاں ا سکور کیں۔ سیالکوٹ نے اذان اویس کی کارکردگی کی بدولت قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیتا،اذان اویس نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں 578 رنز ا سکور کیے، قائداعظم ٹرافی 2025-26 میں اذان اویس نے 803 رنز بنا کر ٹیم کو فائنل تک پہنچایا، ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے اذان اویس نے 448 رنز ا سکور کیے۔ اذان وایس کا کہنا ہے کہ این سی اے ریڈ بال کیمپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، گزشتہ دو سیزنز میرے فرسٹ کلاس کیرئیر کے لیے بہت اہم رہے، انگلینڈ کا دورہ مشکل مگر سیکھنے کے لیے انتہائی مفید رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، میرا ہدف تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی میرا خاص ہدف ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے
کراچی: جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں اہم کارنامہ سر انجام دے دیا۔ بدھ کو کراچی میں پی ایس ایل 11 کے 23ویں میچ میں رائلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں میدان میں اترے۔ اس کے ساتھ ہی رائلی روسو نے پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے۔ رائلی روسو مسلسل دسواں پی ایس ایل ایڈیشن کھیل رہے ہیں۔ 36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر نے 4 سیزن ملتان سلطانز اور6 میں کوئٹہ کی نمائندگی کی۔ رائلی روسو نے اب تک کھیلے گئے 99 پی ایس ایل میچ میں 2366 رنز بنائے جس میں انہوں نے 3 سنچریاں، 11 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔
پی ایس ایل بہت بڑا اسٹیج ہے
پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈیز فرنچائز کا حصہ بننے والے نوجوان کرکٹر عبداللہ فضل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا اسٹیج ہے جہاں اچھی کارکردگی انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔ جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں عبداللہ فضل نے کہا کہ جب سے انہوں نے پروفیشنل کرکٹ کا آغاز کیا، ان کی یہی خواہش رہی کہ وہ پی ایس ایل کھیلیں اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ مسلسل اچھی کارکردگی دکھائیں اور ٹیم کی جیت میں کردار ادا کریں تاکہ انہیں بھی مستقبل میں آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم بہت بڑا ہے اور جتنی بہتر کارکردگی ہوگی، اتنا ہی ان کے کیریئر کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ نوجوان اوپنر نے اپنے اہداف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سب سے بڑا ہدف یہی ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان ٹیم میں جگہ بنائیں۔ عبداللہ فضل کا کہنا تھا کہ ٹیم میں موجود سینیئر اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے اور وہ مسلسل سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل پلیئرز کی روٹین، ڈسپلن اور پریکٹس کے طریقہ کار کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ خاص طور پر عثمان خواجہ سے کافی چیزیں سیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ بھی اوپنر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عثمان خواجہ کی پریکٹس کو بغور دیکھتے ہیں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے پلیٹ فارم پر پرفارم کر کے ہی کھلاڑی قومی ٹیم تک رسائی حاصل کرتے ہیں، اس لیے ان کی پوری توجہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔
پی ایس ایل دنیا کی بہترین کرکٹ
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینیل سیمز نے کہا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز میں سے ایک ہے جہاں ہر میچ میں سخت مقابلہ اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔ جیو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈینیل سیمز نے کہا کہ پی ایس ایل میں نہ صرف بین الاقوامی کھلاڑی بلکہ مقامی ٹیلنٹ بھی انتہائی شاندار ہے، جبکہ نیٹ سیشنز میں بھی معیاری ٹریننگ ہوتی ہے جس سے کھلاڑی کی کارکردگی مزید بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم ایک خاندان کی طرح ہے جہاں تمام کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ آسانی سے گھل مل جاتے ہیں۔ ان کے مطابق ٹیم کا ماحول کھلاڑیوں کی ذہنی اور پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ماحول میں کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بہترین قیات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم بھرپور محنت کر رہی ہے اور کوشش ہے کہ میدان میں بہترین نتائج دیے جائیں۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا ان کے لیے سیکھنے کا ایک اہم موقع ہے کیونکہ یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے مختلف ہیں، خاص طور پر باؤنس اور اسپن کا فرق کھلاڑی کے تجربے میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے لیے سب سے اہم ہدف کسی بھی ٹورنامنٹ میں ٹیم کے ساتھ ٹائٹل جیتنا ہوتا ہے، ذاتی اہداف سے زیادہ ٹیم کی کامیابی ترجیح ہے۔ ڈینیل سیمز نے تماشائیوں کی کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا اصل حسن شائقین سے ہی ہوتا ہے، اور اس ماحول کی کمی محسوس کی جا رہی ہے، تاہم امید ہے کہ مداح ٹی وی کے ذریعے ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہے ہوں گے۔ لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ٹیم کراچی میں کامیابی کے بعد لاہور واپسی پر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پی ایس ایل: پشاور زلمی نے
کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں چھٹی فتح حاصل کرلی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔حسن نواز 37 اور رائلی روسو 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ خواجہ نافع نے 20 اور کپتان سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پشاور زلمی نے بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت 155 رنز کا ہدف با آسانی 9 گیندوں قبل ہی پورا کرلیا۔ بابر اعظم 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ محمد حارث نے 35، کوشل مینڈس نے 21 اورایرون ہارڈی نے 18 رنز بنائے۔ یوں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں 6 کامیابی حاصل کرلی۔ پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ زلمی7 میں سے6 میچز جیت کر 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ اس کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 کامیابیوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
رائلے روسو پی ایس ایل میں 100
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تجربہ کار بلے باز رائلے روسو نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 100 میچز مکمل کرنے والے پہلے غیر ملکی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ وہ مجموعی طور پر پی ایس ایل میں 100 میچز مکمل کرنے والے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز عماد وسیم، بابراعظم اور فخر زمان کے پاس تھا۔ میچ سے قبل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے رائلے روسو کو خصوصی طور پر مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا، اس موقع پر انہیں گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اعزازی ہیلمٹ بھی پیش کیا گیا۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے رائلے روسو 2017 سے پی ایس ایل کا مستقل حصہ ہیں۔ وہ اب تک چھ سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ چار سیزن ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ روایتی طور پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے روسو نے پی ایس ایل میں 11 نصف سنچریاں اور3 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ وہ مجموعی طور پر 2366 رنز کے ساتھ لیگ کے چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی ان کے پاس ہے۔
کراچی کنگز نے جیسن روئے
کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے بقیہ میچز کے لیے انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جیسن روئے کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق جیسن روئے کو محمد وسیم کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ جارحانہ بیٹنگ کیلئے مشہور جیسن روئے کی شمولیت سے کراچی کنگز کے ٹاپ آرڈر کو مزید تقویت ملے گی۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ روئے کی موجودگی سے بیٹنگ لائن اپ زیادہ مستحکم اور خطرناک ہو جائے گا، جو آئندہ میچز میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ جیسن روئے اس سے قبل بھی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور ان کی شمولیت کراچی کنگز کے لیے ایک بڑا بوسٹ قرار دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے خزیمہ بن تنویر کے متبادل کھلاڑی کے اعلان کی بھی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے کھلاڑی کے انتخاب کے لیے مشاورت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ کراچی کنگز کی یہ تبدیلیاں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے اہم مرحلے میں ٹیم کو مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ قرار دی جا رہی ہیں۔
بنگلا دیشی کرکٹر روبیل حسین
بنگلہ دیش کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر روبیل حسین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ کرک انفو کے مطابق روبیل حسین نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 159 بین الاقوامی میچز کھیلے جن میں انہوں نے 193 وکٹیں حاصل کیں۔ رپورٹ کے مطابق روبیل حسین نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ اپریل 2021 میں کھیلا تھا، جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے بین الاقوامی کیریئر کا باقاعدہ اختتام ہو گیا ہے۔
زلمی کا جو مومینٹم
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جب آپ کی ٹیم اچھا پرفارم کرتی ہے تو مزہ آتا ہے، مختلف پوزیشن پر مختلف انداز میں کھیلنا ہوتا ہے۔ ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کل کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ریڈ بال میں بھی تیز کھیلا جاتا ہے، آپ کو کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اس کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم جس طرح بولنگ کررہے ہیں ان کا مستقبل اچھا ہے، اگر میرے نصیب میں بطور کپتان ٹرافی ہوئی تو ضرور ملے گی۔ بابر کا کہنا تھا کہ خواہشیں تو بڑی بڑی ہیں لیکن جب اور جیسے نصیب میں ہوگا ویسے ملے گا۔
فاسٹ بولر حسن علی
انگلش کاؤنٹی کلب یارک شائرنے پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے اوورسیز کھلاڑی کے طور پر سائن کرلیا۔ یارک شائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن علی رواں سیزن کے دوران ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستانی فاسٹ بولر 2 کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز میں بھی شرکت کریں گے۔ کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی انجری کی باعث اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو اس وقت ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ یارکشائر کے جنرل منیجر آف کرکٹ گیون ہملٹن کا کہنا ہے کہ حسن علی کا تجربہ اور مہارت ٹیم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی اور کلب انہیں اگلے ماہ ہیڈنگلے میں خوش آمدید کہنے کا منتظر ہے۔
پی سی بی نے زمبابوین
پی سی بی نے زمبابوین کھلاڑی پر 2 سال کی پابندی لگا دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے فاسٹ بالر بلیسنگ مزربانی پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر دو سالہ پابندی عائد کر دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق بلیسنگ مزربانی اب پاکستان سپر لیگ کے آئندہ دو ایڈیشنز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی نے پی ایس ایل کے ساتھ طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متصادم معاہدے کو ترجیح دی جو پیشہ وارانہ اصولوں کے منافی ہے، اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پیشہ وارانہ کرکٹ کا انحصار باہمی اعتماد اور معاہدوں کی پاسداری پر ہوتا ہے۔ بورڈ کے مطابق تحریری طور پر شرائط تسلیم کرنے کے بعد انکار کرنا ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ترجمان پی سی بی نے واضح کیا کہ پی ایس ایل کی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ اس دو سالہ پابندی کا مقصد لیگ کے پیشہ ورانہ ڈھانچے اور اس کی ساکھ کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
پاکستان میں ہمیشہ معیاری
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر کورٹنی والش نے پاکستان کی فاسٹ بولنگ کی شاندار روایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ہمیشہ سے عالمی معیار کے بولرز پیدا ہوتے آئے ہیں، انہوں نے شاہین آفریدی کو ایک مکمل فاسٹ بولر قرار دیا۔ کورٹنی والش ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈیز کی فرنچائز کے کوچنگ اسٹاف میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ کراچی میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کورٹنی والش کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فاسٹ بولرز کی کامیابی کے پیچھے یہاں کے حالات اور مہارت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے معیاری فاسٹ بولرز موجود رہے ہیں، ماضی میں سرفراز نواز، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے بولرز نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جبکہ نوجوان کھلاڑی بھی اسی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ شاہین آفریدی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کورٹنی والش نے کہا کہ وہ ان کے کھیلنے کے انداز ، رویے اور پاکستان کے لیے کھیلنے کے جذبے سے بہت متاثر ہیں۔ ان کے مطابق شاہین ایک ایسے بولر ہیں جو اپنی بنیادی چیزوں پر توجہ دیتے ہیں اور مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھاتے ہیں، جو کسی بھی فاسٹ بولر کی سب سے بڑی خوبی ہوتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے دیگر نوجوان فاسٹ بولرز کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان میں بھی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور وہ مستقبل میں مزید بہتر کریں گے۔ کورٹنی والش نے پاکستان سپر لیگ میں اپنے تجربے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ کا انداز مختلف ہوتا ہے کیونکہ یہاں وقت کم ہوتا ہے اور کوچز کو فوری طور پر ٹیم کے ساتھ ہم آہنگ ہونا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق کھلاڑی پہلے ہی پروفیشنل ہوتے ہیں، اس لیے کوچنگ کے بجائے زیادہ تر رہنمائی اور گفتگو پر توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ماحول بہت اچھا ہے اور کھلاڑیوں کا رویہ بھی مثبت ہے، اگرچہ ان کی ٹیم کے نتائج ابھی توقعات کے مطابق نہیں لیکن وہ بہتر کارکردگی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کورٹنی والش نے کہا کہ یہ فارمیٹ بیٹرز کے لیے زیادہ سازگار ہے، تاہم اس کے باوجود فاسٹ بولرز نے خود کو اس کے مطابق ڈھال لیا ہے اور اپنی مہارت سے نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید کرکٹ میں بولرز کے لیے سب سے بڑا چیلنج رنز کو کنٹرول کرنا ہے کیونکہ شائقین زیادہ اسکور اور بڑے چھکے دیکھنا چاہتے ہیں، ایسے میں وہی بولرز کامیاب ہوتے ہیں جو باؤنڈریز کو محدود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کورٹنی والش نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ دنیا بھر میں کھلاڑی اب طویل فارمیٹ کے بجائے مختصر فارمیٹ کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ مالی فوائد اور کم وقت میں زیادہ مواقع ہیں۔ ان کے مطابق اگر ٹیسٹ کرکٹ کو برقرار رکھنا ہے تو اس کی بہتر مارکیٹنگ اور کھلاڑیوں کے لیے مراعات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نوجوان فاسٹ بولرز کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے محنت، ڈسپلن اور تسلسل نہایت ضروری ہیں۔ ان کے مطابق جو کھلاڑی مستقل مزاجی کے ساتھ محنت کرتے ہیں، وہی آگے بڑھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ایک نوجوان بولر رضا کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس میں رفتار اور صلاحیت موجود ہے، تاہم اسے اپنی کنٹرول بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور مستقبل میں وہ ایک اچھا بولر بن سکتا ہے
70 کی دہائی کے ٹینس
70 کی دہائی کے ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سوئیڈن کے ٹینس لیجنڈ ایک ہفتے کے دورے پر 4 مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔ وہ اسلام آباد میں آئی ٹی ایف فیوچر سیریز کے موقع پر پاکستان آئیں گے۔ بیورن بورگ نے 6 مرتبہ فرنچ اوپن، 5 مرتبہ ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔سوئیڈیش پلیئر نے کیریئر میں مجموعی طور پر 66 ٹائٹلز جیتے۔ بیورن بورگ کے بیٹے لیو بورگ اسلام آباد میں ہونیوالا ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ سوئیڈش لیجنڈ دورے میں اعصام الحق کے ساتھ نمائشی میچ بھی کھیل سکتے ہیں۔
محسن نقوی کا پی ایس ایل ٹیموں
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل ٹیموں کیلئے عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ محسن نقوی نے پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز کو دو دریا پر واقع ریستوران میں ڈنر دیا۔ ڈنر میں پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ممبران نے شرکت کی۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں شریک کرکٹرز نے کراچی کے ساحل کا رخ کیا تھا، چند روز پہلے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کراچی کے ساحل پر پکنک منائی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹرٹل بیچ پر وقت گزارا۔ پکنک کے موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان والی بال کا مقابلہ بھی ہوا، کھلاڑیوں نے گھڑ سواری اور جیٹ اسکی کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
زمبابوے کے بلیسنگ
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ چھوڑنے پر زمبابوے کے بلیسنگ مزرا بانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر پی ایس ایل میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔ پی سی بی کے مطابق مزرا بانی نے پاکستان سپر لیگ کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، انہوں نے پی ایس ایل سے معاہدہ کرنے کے بعد آئی پی ایل میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پیشہ ورانہ کرکٹ اعتماد اور معاہدوں کی یقین دہانی پر قائم ہے، فرنچائز لیگوں میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل کا تقاضہ ہے کہ شرکا شفافیت اور تسلسل کے ساتھ کام کریں۔ پی سی بی کے مطابق یہ پابندی پی ایس ایل کے پیشہ ورانہ ماحول کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم ہے، یہ بات اہم ہے کہ معاہدوں کا احترام کیا جائے اور تمام کھلاڑیوں اور ایجنٹس کا طرزِ عمل ٹورنامنٹ کے وقار کے مطابق ہو۔
کراؤڈ کو پی ایس ایل میں لانے کی پوری کوشش کریں گے
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ میں کراؤڈ کی واپسی کی امید ظاہر کر دی۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں کراؤڈ کے حوالے سے دُنیا کے حالات اور صورتحال کو دیکھ کر وزیر اعظم صاحب سے بات کروں گا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کراؤڈ کو پی ایس ایل میں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور دیگر افراد سب مل کر امن کیلئے کام اور کوشش کررہے ہیں۔ان حالات میں پی ایس ایل کرانا ہماری لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں تماشائیوں کے نہ آنے سے پی سی بی ، فرنچائزز کو گیٹ منی اپنے پاس سے ادا کرے گا۔ میدان میں تماشائیوں کو آنے کی اگر اجازت مل گئی تو شیڈول تبدیل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، بھارت میں پیٹرول کی شارٹیج ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قلت نہیں۔محسن نقوی نے چیئرمین آئی سی سی سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اور بھی کافی زمہ داریاں ہیں۔
جو میرے نصیب میں ہوگا،
سابق قومی کپتان اور معروف بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے جو میرے نصیب میں ہوگا، مل کر رہے گا،اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں ،کراچی کی وکٹ روز تبدیل ہوتی ہے،پی ایس ایل 11 کے اگلے میچز میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔پیر کو لیگ کے چھٹے میچ میں ملتان سلطانز کو24 رنز سے شکست دے کر پانچویں کامیابی پانے والی پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہونے کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم پلان پر عمل کرنے سے کامیابیاں مل رہی ہیں ،ذاتی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے کوشاں ہوں ،مسلسل محنت پر بھرپور یقین رکھتا ہوں، سفیان مقیم سے مستقبل میں بہت امیدیں وابستہ ہیں،توقع ہے کہ وہ آگے چل کر پاکستان کرکٹ میں اہم کردار ادا کریں گے ،میری کوشش ہوتی ہے کہ سفیان مقیم سمیت ہر نئے کھلاڑی کو بھرپور اعتماد دوں ،ریڈ بال کرکٹ کھیلنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹ روزانہ تبدیل ہو رہی ہے ،ہر روز نئے گیم پلان کے ساتھ میدان میں آنا پڑتا ہے،میچ میں کنڈیشنز کی بہت اہمیت ہوتی ہے ،اگلے تین میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلہ کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے لیے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق یہ کیمپ 16 سے 23 اپریل تک لاہور کے غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ قومی ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کی سربراہی میں کوچنگ اسٹاف کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرے گا۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں عالیہ ریاض، امبر کائنات، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، کومل خان (وکٹ کیپر)، ماہم انیس اور مومنہ ریاست شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی، ناجیہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن اور ام ہانی بھی کیمپ کا حصہ ہوں گی۔ دوسری جانب پاکستان اور زمبابوے ویمنز ٹیموں کے درمیان چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز 4 سے 15 مئی تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ سیریز کے تحت تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4 سے 9 مئی تک کھیلے جائیں گے، جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوں گے، جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12 سے 15 مئی تک شیڈول ہیں۔
آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹونٹی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ میں شیڈول ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس بار مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ ڈالرز سے بڑھا کر 87 لاکھ 64 ہزار 615 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔ نئے اعلان کے مطابق، ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کا بھاری انعام ملے گا، جبکہ فائنل ہارنے والی (رنر اپ) ٹیم 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی حقدار ٹھہرے گی۔ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناکام ٹیموں کو بھی فی کس 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے گروپ اسٹیج میں ہر فتح پر ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالرز ملیں گے، جبکہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کے لیے 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز کی رقم یقینی بنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میلہ 12 جون سے انگلینڈ میں سجے گا، جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں ٹرافی کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔
شاداب خان کو گلوبل سپر لیگ
لاہور: پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے فرنچائز ڈیزرٹ وائپرز نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل سپر لیگ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شاداب خان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، ویسٹ انڈیز کے کائل میئرز اور امریکا کے اینڈریز گوس جیسے نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم کی قیادت کرس گرین کریں گے۔ یہ شاداب خان کی گلوبل سپر لیگ میں پہلی شرکت ہو گی۔ تاہم وہ دنیا بھر کی مختلف ٹی 20 لیگز میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جس سے ٹیم کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔ 27 سالہ شاداب خان بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں اور ماہرین کے مطابق ان کی شمولیت سے ڈیزرٹ وائپرز ایک مضبوط اور متوازن ٹیم کے طور پر ابھر سکتی ہے۔
کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ چھکے مارنے کا عالمی ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے معروف بیٹر کرس گیل کے پاس ہے، انہیں یونیورس باس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور بے مثال بیٹسمین مانا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ اور فلک بوس چھکوں کے ذریعے پاور ہٹنگ کے فن کو ایک نئی پہچان دی اور ایسا معیار قائم کیا جو آج بھی دنیا بھر کے بڑے بیٹسمینوں پر بھاری ہے۔ کرس گیل نے 455 اننگز میں 1,056 چھکے لگا رکھے ہیں ۔دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ کیرن پولارڈ کے پاس ہے انہوں نے 982 چھکے لگا رکھے ہیں،آندرے رسل 784 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ مایہ ناز بلے باز آئی پی ایل میں بھی 357 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 143 اور کیریبین پریمیئر لیگ میں 172 چھکے لگا کر اپنی دھاک بٹھائی۔ کرس گیل کی شاندار کارکردگی اور ریکارڈز انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دنیا میں ایک ایسا نام بناتے ہیں جس کا مقابلہ کرنا آنے والی نسلوں کے لیے ایک بڑا چیلنج رہے گا۔
زلمی کا جو مومینٹم بن گیا،
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جب آپ کی ٹیم اچھا پرفارم کرتی ہے تو مزہ آتا ہے، مختلف پوزیشن پر مختلف انداز میں کھیلنا ہوتا ہے۔ ملتان سلطانز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج کل کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ریڈ بال میں بھی تیز کھیلا جاتا ہے، آپ کو کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اس کو جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم جس طرح بولنگ کررہے ہیں ان کا مستقبل اچھا ہے، اگر میرے نصیب میں بطور کپتان ٹرافی ہوئی تو ضرور ملے گی۔ بابر کا کہنا تھا کہ خواہشیں تو بڑی بڑی ہیں لیکن جب اور جیسے نصیب میں ہوگا ویسے ملے گا۔
پی ایس ایل11: پشاور زلمی نے
کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو با آسانی 24 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔کوشل مینڈس 68 اور محمد حارث 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم نے 18، فرحان یوسف 30 اور بریسویل نے 14 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 197 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 172 رنز بناسکی۔شان مسعود 35 اور جوش فلپس 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے3 ، افتخار احمد اور ناہید رانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ یوں پشاور زلمی نے 24 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں پانچویں کامیابی سمیٹ لی۔ پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ زلمی 6 میں سے 5 میچز جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ ملتان سلطانز 6 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
آصف محمود کا دوبارہ پاکستان کیلئ
پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں حیدرآباد کنگزمین کے فاسٹ بولر آصف محمود نے قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر ذو معنی انداز میں جواب دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے آصف محمود سے ’پچ سائیڈ پوسٹ میچ شو‘ کے دوران ثناء میر نے پاکستان انڈر 19 کے تجربے کی یاد دہانی کراتے ہوئے پوچھا کہ کیا شائقین انہیں دوبارہ قومی ٹیم میں دیکھ سکتے ہیں۔ قومی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر آصف محمود نے مسکراتے ہوئے ’کوئی جواب نہیں‘ کہہ کر بات ٹال دی۔ سابق کپتان ثناء میر اور میزبان زینب عباس نے بھی اس ردعمل کو دانشمندانہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے مواقع پر خاموشی بھی بہت کچھ بیان کر دیتی ہے۔ ثناء میر نے کہا کہ عثمان خان نے جب سنچری کی تھی تو ہم نے ان سے بھی یہ سوال کیا تھا اور ان کا جواب بھی بالکل ایسا ہی تھا۔ یاد رہے کہ آصف محمود کو دسمبر 2014 میں پاکستان انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے کینیا کے خلاف سیریز میں تین میچ کھیلے تھے۔ دوسرے ون ڈے میں چار وکٹیں لے کر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ بیٹنگ میں بھی انہوں نے مختصر مگر مؤثر کردار ادا کیا تھا۔ 30 سالہ پیسر نے پی ایس ایل ڈیبیو میں صرف دو اوورز میں چار وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد ان کی کارکردگی پر سب کی نظریں جم گئی ہیں۔
آئی پی ایل: روہت شرما بلے کی
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک اہم میچ میں ممبئی انڈینز کے سٹار بلے باز روہت شرما امپائر پر برہم ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ واقعہ وانکھیڑے سٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران اس وقت پیش آیا جب پانچ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں اتر رہی تھی۔ اننگز کے آغاز سے پہلے روہت شرما کے بیٹ کو قواعد کے مطابق چیک کیا گیا تاہم اس عمل میں غیر معمولی تاخیر ہوئی جس نے انہیں واضح طور پر بے چین کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بیٹ کی منظوری میں تاخیر کے باعث میچ کی روانی بھی متاثر ہوئی، جبکہ روہت اس دوران امپائرز کے فیصلے کے منتظر رہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ چیکنگ گیج روہت شرما کے بیٹ میں پھنس رہا تھا، کئی مرتبہ چیک کرنے کے امپائر نے دوسرے اوپنر کا بیٹ چیک کیا تو گیج باآسانی اس میں سے گزر گیا۔ اس دوران روہت شرما جھنجلائے ہوئے نظر آئے، اتنے میں ان کے ٹیم میٹ تلک ورما وہاں آئے اور چیکنگ گیج کو تھوڑا زور لگاکر بیٹ سے گزارا۔ اس موقع پر روہت شرما نے امپائر پر اظہار برہمی بھی کیا۔ اس صورتحال نے شائقین کی توجہ بھی حاصل کی اور سوشل میڈیا پر اس پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا
لاہور: سری لنکن کرکٹر چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کا حصہ بن گئے۔ پی ایس ایل کی فرنچائز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے سری لنکن آلراؤنڈر چارتھ اسالنکا کو سائن کرلیا ہے۔ اسالنکا کو انجرڈ پرویز حسین ایمون کی جگہ متبادل پلیئر کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔ اسالنکا 17 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شیڈولڈ میچ سے قبل قلندرز کو جوائن کرلیں گے۔
کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسائل پر قابو پانے اور انہیں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے میڈیکل شعبے میں بڑے پیمانے پر نئی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی حالت کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا اور انجری کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی نے باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے تحت مختلف طبی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ آسامیوں میں سینئر اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، سینئر منیجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز شامل ہیں۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ان تقرریوں سے اسپورٹس میڈیسن کے شعبے کو تقویت ملے گی جس کا براہِ راست فائدہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کو ہوگا۔ بورڈ کی جانب سے ان آسامیوں کے لیے اہل اور تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں 24 اپریل تک جمع کروا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دوروں اور ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے کافی تنقید سامنے آئی تھی، جس کے بعد پی سی بی نے میڈیکل پینل کو مزید فعال اور پیشہ ورانہ بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔
پی ایس ایل11، پنڈیز کی ہار نہ رک
کراچی، پاکستان سپر لیگ کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی۔ ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.3 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے جبکہ ڈیرل مچل 30 اور سعد مسعود 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کوئٹہ کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، جہانداد خان اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعود شکیل نے ایک اوور میں دو وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، اس فتح کے ساتھ کوئٹہ نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور راولپنڈی کو 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ رلی روسو نے 53 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا،حسن نواز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 39 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اسکور کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا۔ راولپنڈیز کی کارکردگی پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 میں انتہائی مایوس کن رہی ہے، ٹیم نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں اور تمام میں شکست کا سامنا کیا ہے، جس کے باعث وہ 0 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جانب ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 میں سے 4 میچز جیت لیے ہیں اور 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
نوان تھشارا نے سری لنکن کرکٹ
سری لنکا کے فاسٹ بولر نوان تھشارا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے باضابطہ معافی مانگتے ہوئے بورڈ کے خلاف دائر قانونی کارروائی واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ کرکٹر نے ای میل کے ذریعے اپنا مؤقف واضح کیا اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ نوان تھشارا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا مقصد شفافیت اور انصاف کا حصول تھا، تاہم اس دوران اگر کرکٹ بورڈ یا متعلقہ حکام کو کسی قسم کی تکلیف، غلط فہمی یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ اس پر دلی معذرت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ مستقبل میں معاملات کو باہمی احترام اور افہام و تفہیم سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ واضح رہے کہ نوان تھشارا نے لیگ میں شرکت کے لیے این او سی نہ ملنے پر بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد یہ تنازع سامنے آیا۔ اب کرکٹر کی جانب سے قانونی کارروائی واپس لینے کے اعلان کو دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی میں کمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو ان کی دوست نے بھی چاچا کہہ دیا۔ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل 41سالہ پیٹر سڈل نے پی ایس ایل کے لاہور لیگ کے اختتام پر سوشل میڈیا پراپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ پوسٹ پر پیٹر سڈل کی دوست نے کمنٹ کرتے ہوئے چاچا لکھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پیٹر سڈل کو چاچا کہنا آسٹریلوی لیگ بی بی ایل میں حارث رؤف نے شروع کیا تھا۔ لاہور لیگ کے دوران پریس کانفرنس میں سڈل نے انکشاف کیا تھا کہ ملتان کے کھلاڑی بھی چاچا کہہ کر پکارتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں پیٹر سڈل نے کہا تھا کہ افتخار احمد لوکل اور وہ غیر ملکی چاچا ہیں۔ اس کے علاوہ چند روز قبل ایک پوسٹ میچ گفتگو میں اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو چاچا کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
پی ایس ایل: رضوان کی راولپنڈیز
کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 182رنز بنائے۔ رائلی روسو نے 53، سعود شکیل نے 42 اور حسن نواز نے 39 رنز بنائے۔ راولپنڈیز کی جانب سے بین سیئرز نے 3 اور محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 183 رنز کے ہدف کے جواب میں محمد رضوان کی راولپنڈیز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد مسعود 31، ڈیرل مچل 30 اور یاسر خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صفر پر پویلین لوٹے۔ کوئٹہ کی جانب سے سعود شکیل، عثمان طارق اور جہانداد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جس میں 2 میں جیت اور 3 میں اسے شکست ہوئی۔راولپنڈیز کو اپنے5 میچز میں شکست ہوئی۔
کراچی کے ساحل کا رخ کرلیا
پاکستان سپر لیگ میں شریک کرکٹرز نے کراچی کے ساحل کا رخ کرلیا۔ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کراچی کے ساحل پر پکنک منائی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹرٹل بیچ پر وقت گزارا۔ پی ایس ایل کی ٹیموں نے تقریباً تین گھنٹے ساحل پر گزارے اور خوب ہلا گلا کیا۔ پکنک کے موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان والی بال کا مقابلہ بھی ہوا، کھلاڑیوں نے گھڑ سواری اور جیٹ اسکی کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی
فیفا سیریز میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر کو آٹھ صفر سے ہراکر تاریخی فتح حاصل کرلی۔ یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے۔ آئیوری کوسٹ کے شہر عابد جان میں فیفا سیریز میں پاکستان ویمن اور ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر ویمن کی فٹبال ٹیموں کے درمیا ن میچ تھا جس میں پاکستان خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم نے ابتدا سے ہی حریف پر دباؤ رکھا جس کے نتیجے میں پہلے ہاف کے اختتام تک چار صفر کی برتری حاصل کرلی گئی۔ گول زہمینہ ملک، اقصیٰ مشتاق، لیلیٰ بنارس اور مریم محمود نے کیے، دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تیز رفتار کھیل جاری رکھا اور مزید چار گول داغ کر میچ آٹھ صفر سے اپنے نام کرلیا۔ اس ہاف میں لیلیٰ بنارس اور اقصیٰ مشتاق نے مزید ایک، ایک گول کیا جب کہ دیگر دو گول نادیہ خان اور اسریٰ خان نے کیے ۔ یہ انٹرنیشنل ویمن فٹبال میں پاکستان کی سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے مالدیپ کو سات صفر سے ہرایا تھا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے
ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کھلاڑیوں کے تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافے کا حکم دے دیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے صدر اور بورڈ کی ایڈ ہاک کمیٹی کے کنوینر تمیم اقبال کے حکم پر مینز اینڈ ویمنز دونوں کرکٹرز کہ فیسز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز کے تنخواہوں میں 30 ہزار اور میچ فیس میں 25 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں گریڈ بی کی تنخواہوں میں 15 ہزار جب کہ گریڈ سی کی تنخواہوں میں 5 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ویمنز کرکٹرز کی تنخواہوں میں 10 ہزار ٹکا کا اضافہ منظور کیا گیا اور ویمنز کرکٹرز کے ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس میں 5 ہزار اور ون ڈے کی فیس میں 10 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ بنگلا دیشی حکومت نے منگل کو امین الاسلام کی قیادت میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے بعد تمیم اقبال کو بی سی بی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔
برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر
برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر لورا کارڈوسو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ لورا کارڈوسو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی ایک اننگز میں 9 وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی انٹرنیشنل پلیئر بن گئیں۔ لیسوتھو ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں کارڈوسو نے صرف 4 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل مینز کرکٹ میں بھوٹان کے سونم یشی نے 2025 میں 8 وکٹوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انڈونیشیا کی روحمالیا نے 7 وکٹوں کا ریکارڈ بنایا تھا۔ میچ میں برازیل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 202 رنز بنائے ، لورا کارڈوسو کی بہترین بولنگ کے باعث لیسوتھو کی ٹیم صرف 13 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ برازیل نے میچ 189 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔
پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے
کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اسلام آباد کے خلاف لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں صرف 100 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سکندر رضا 25 ،حسیب اللہ 19 اور آصف علی 15 رن بنا سکے۔اسلام آباد کی جانب سے کرس گرین نے 3 ، رچرڈ گلیسن ، عماد وسیم اور شاداب خان کی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 101 رنز کا ہدف با آسانی 11 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 59 اور محمد فائق 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ سمیر منہاس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ یوں اسلام آباد نے ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اسلام آباد 5 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز 4 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر ہے۔
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا
کراچی: پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے۔ پاکستانی اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔ بابر نے 338 اننگز میں 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے۔ بابر اعظم نے 345 اننگز میں 12 ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے۔ ویرات کوہلی نے 360 ، ڈیوڈ وارنر نے 368 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے 12ویں جبکہ دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔
پشاور زلمی کے بابر اعظم اور
کراچی: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے بیٹرز بابر اعظم اور کوشال مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ بنا دیا۔ جمعرات کو پی ایس ایل 11 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے بابر اعظم اور کوشال مینڈس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کے خلاف 246 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب سے کوشال مینڈس نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 51 گیندوں پر 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ بابر اعظم اور کوشل مینڈس کے درمیان پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس جوڑی نے دوسری وکٹ پر 191 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ اس سے قبل بابر اعظم اور شرجیل خان نے 2021 میں 176 رنز کی شراکت کا ریکارڈ بنایا تھا۔
پی ایس ایل: پشاور زلمی نے
کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز کے بڑے مارجن سے ہراکر ایونٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کرلی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے بابر اعظم اور کوشال مینڈس کی شاندار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف دیا۔ کوشال مینڈس نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 51 گیندوں پر 87 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ بابر اعظم اور کوشال مینڈس کے درمیان پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس جوڑی نے دوسری وکٹ پر 191 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ اس کے علاوہ عبدالصمد نے 12 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کراچی کنگز کی ٹیم 247 رنز کے ہدف کے جواب میں 87 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔کراچی کنگز کے اعظم خان 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ناہید رانا، افتخار احمد اور سفیان مقیم نے3،3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ خیال رہے کہ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159رنز سے ہرا کر پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔
پاکستان سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم
پاکستان سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کیلئے اوپن ٹرائلز کا فیصلہ کرلیا گیا جس کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے منظوری دے دی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سلیکشن کمیٹی کو اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا ٹاسک سونپ دیا گیا، سینئر ٹیم کے ٹرائلز کراچی، لاہور اور پشاور میں ہوں گے۔ کراچی میں 13، لاہور میں 15 اور پشاور میں 23 اپریل کو ٹرائلز ہوں گے، ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے والے کھلاڑی ٹرائلز سے مستثنیٰ ہوں گے۔ جونئیر ہاکی ٹیم کے لیے بھی اوپن ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے، منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مئی سے اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئ
قومی کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے آئندہ ماہ بنگلا دیش کا دورہ کرے گی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل کے 4 مئی کی رات ڈھاکا روانہ ہوگی، پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ سلہٹ میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور بنگلادیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ ڈھاکا میں ہوگا۔ بنگلا دیشی بورڈ چند روز میں سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کرے گا۔
اسلام امن کا درس دیتا ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن کا درس دیتا ہے اور پاکستان امن کا علمبردار ہے، ایکس پر اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد لکھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شاہد آفریدی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایران امریکا اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ یاد رہے کہ امریکا کے صدر ٹرمپ نے پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی جانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کو مان لیاہے۔
پی ایس ایل کے میدان سے امن کا پیغام،
کراچی، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک شاندار موقع پر ٹاس سے قبل امن اور اتحاد کا پیغام دیا گیا۔ پشاورزلمی کے کپتان بابر اعظم اورحیدر آباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے سفید فاختہ اڑا کر فضا میں محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت قائم کی، جس نے شائقین اور کھلاڑیوں میں خوشی اور جوش کی لہر دوڑا دی۔ اس موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر بھی موجود تھے اورانہوں نے اس تقریب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے میدان سے نہ صرف کھیل کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر امن اور اتحاد کا بھی پیغام پہنچا سکتا ہے۔ پاکستان نے اس تقریب کے ذریعے پوری دنیا کو یہ دکھایا کہ کھیل محض مقابلہ ہی نہیں بلکہ انسانی اقدار، امن اور امید کی کرن کا ذریعہ بھی ہے۔ سفید فاختہ کی پرواز نے کرکٹ کے شائقین کو امن کی اہمیت اور عالمی بھائی چارے کا پیغام یاد دلایا۔
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے
کھیلپی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے حیدر آبادکنگز مین کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے ہرادیا پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے حیدر آبادکنگز مین کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے ہرادیا فوٹو:پی ایس ایل ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ کراچی میں کھیلےگئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف 145 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کنگزمین کی جانب سےکوشل پریرا 58 اور مارنس لبوشین 27 رن بناکر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور افتخار احمد نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم 46،کوشل مینڈس 27 اور بریسول 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حیدرآباد کنگزمین کے صائم ایوب نے 19 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ سے قبل پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹاس کے موقع پر علامتی طور پر امن کی فاختہ اڑائی۔ اس موقع پر بابر اعظم، مارنش لبوشین اور میچ ریفری روشن ماہنامہ بھی موجود تھے۔ ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان حکومت کےکردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
شکیب الحسن نے ایک بار پھر
بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن نے ایک بار پھر ملک کے لیے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ 39 سالہ شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر پیغام میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حالیہ میڈیا سے گفتگو نے کافی بحث چھیڑ دی ہے، اس لیے میں سب کچھ واضح کرنا چاہتا ہوں۔ شکیب نے کہا کہ اس وقت میری پوری توجہ صرف کرکٹ پر ہے، میری اپنے کیریئر کے اس آخری مرحلے میں خواہش ہے کہ بنگلادیش کے لیے کھیلوں، موقع ملا تو بہترین کارکردگی سے ملک کو یادگار پرفارمنسز تحفے میں دینے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اہم ہوتی ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد میں بھی اپنے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، تاہم یہ ضروری نہیں کہ ایسا صرف سیاست کے ذریعے ہی کیا جائے، سیاست کے بغیر بھی ملک کے لیے کام کیا جا سکتا ہے۔ شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ البتہ سیاست کے ذریعے چیزیں کرنا زیادہ آسان ہو سکتا ہے، مجھے امید ہے کہ میں اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام سرخ و سبز جرسی میں مسکراہٹ کے ساتھ کروں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسی مقصد کے ساتھ میں بنگلادیش کے عوام سے دعاؤں اور محبت کی درخواست کرتا ہوں۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا الزام ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے گاڑی چلاتے ڈیوڈ وارنر کا ٹیسٹ کیا،ڈیوڈ وارنر نے پولیس کے ٹیسٹنگ سینٹر سے پہلے ہی گاڑی روکی تاہم اہلکاروں نے ان کا بریتھ ٹیسٹ لیا۔ غیر ملکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وارنر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ڈیوڈ وارنر کو نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی کپتانی کر رہے ہیں جب کہ وہ پی ایس ایل سے چند روز کی چھٹیوں پر آسٹریلیا گئے تھے اور انہیں 9 اپریل کو ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔
سابق کرکٹر تمیم اقبال بنگلادیش
ڈھاکا: بنگلادیشی حکومت نے سابق کرکٹر تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا نیا صدر مقرر کر دیا۔ بنگلا دیشی حکومت نے منگل کو امین الاسلام کی قیادت میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے بعد تمیم اقبال کو بی سی بی کا نیا صدر مقرر کیا۔ یہ فیصلہ 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا، جس نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے بی سی بی انتخابات سے متعلق مختلف الزامات کی تحقیقات کی تھیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق حکومتی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی سفارشات وزارتِ کھیل میں ایک پریس بریفنگ کے دوران پیش کیں، جہاں انہوں نے بی سی بی انتخابات سے متعلق اپنی تحقیقات اور نتائج پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ 37 سالہ تمیم اقبال بی سی بی کے سب سے کم عمر صدر ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق تمیم اقبال 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی کی قیادت کریں گے، جس میں سابق بنگلا دیشی کپتان منہاج الاسلام عابدین اور سابق کرکٹر و ٹی وی مبصر اتھر علی خان بھی شامل ہیں۔
کراچی کنگز کے کپتان
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے آسٹریلیا میں مقدمے کے معاملے پر کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے بیان جاری کردیا۔ کرکٹ نیوز ساؤتھ ویلز نے کہا کہ نیوساوتھ ویلز ڈیوڈ وارنر کے شراب پی کر ڈرائیونگ کر نے کے مبینہ واقعے سے آگاہ ہے ، بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کے کپتان پر نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے چارچز بھی لگائے ہیں۔ سی ای او لی جرمون نے کہا کہ کرکٹ این ایس ڈبلیو ہمیشہ محفوظ ڈرائیونگ کی تلقین کرتا ہے، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ سی ای او کے مطابق وارنر الزامات کی سنگین نوعیت سے آگاہ ہیں اور اگلے مرحلے میں ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔ لی جرمون کا کہنا ہے کہ ہم سب ساتھ مل کر ڈیوڈ وارنر اور تمام کھلاڑیوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے مزید آگاہ کریں گے۔
لاہور قلندرز کا کینسر میں
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیومر میں مبتلا بچےکی خواہش پوری کرنےکا وعدہ کرلیا۔ فرزان نامی بچہ پچھلے 4 سال سے ٹیومر کے خلاف جنگ لڑ رہاہے جو لاہور قلندر کا بڑا فین ہے۔ فرزان نے لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ بچے نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس کا تعلق قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالا سے ہے۔ اس حوالے سے لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کہا کہ بچے کا پیغام ہم تک پہنچ گیا ہے، بہادر بچےکو میچ میں مدعو کرتے ہیں تاکہ شاہین آفریدی سے مل سکے۔ انتظامیہ نے بچے کو خوش کرنے کیلئےکھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ بھی دینے کا وعدہ کیا۔
فخر زمان نے ٹی 20کرکٹ
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک بیان میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ورلڈکپ کے بعد ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اب ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں ٹی 20 کرکٹ اچھے انداز میں ختم کرنا چاہتا ہوں۔ خیال رہےکہ 35 سالہ فخر زمان پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک نمایاں کھلاڑی رہے ہیں۔ انہوں نے 120 میچز میں 132.51 کے عمدہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 2 ہزار 494 رنز بنائے ہیں، جن میں 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور وہ مسلسل 11ویں سیزن میں ٹیم کا حصہ ہیں۔
نسیم شاہ غیر معینہ مدت
فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔ پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے بھی نسیم شاہ کے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔ راولپنڈی پنڈیز انتظامیہ کا کہنا ہے فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہوگئے تھے، انجری کی وجہ سے نسیم شاہ غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے ٹیم کا میڈیکل اسٹاف فاسٹ بولر کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے، امید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے۔ انتظامیہ راولپنڈی پنڈیز کا کہنا ہے نسیم شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستانی باکسر سمیر خان نے
پاکستانی باکسر سمیر خان کی ایک ایونٹ کے دوران بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ ایونٹ چند ماہ قبل ہوا تھا جس میں سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر میز پر رکھ دیا تھا۔ پاکستانی ایتھلیٹ نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو دکھایا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اور اسپورٹس دشمنی ایک طرف لیکن کسی ملک کے جھنڈے کو احترام کے ساتھ اٹھانا یہ ثابت کرتا ہے پاکستانی ایتھلیٹ کھیل کو صرف کھیل سمجھتے ہیں۔ سمیر خان کا یہ عمل پوری دنیا میں سراہا گیا۔
پی ایس ایل میں کراچی کنگز
پاکستان سپر لیگ (Pakistan Super League) کے 11ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کو اس وقت دھچکا لگا جب متحدہ عرب امارات کے دو کھلاڑیوں کو ان کے بورڈ نے واپس بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو اماراتی کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر وطن واپس طلب کیا ہے۔ دونوں کھلاڑی کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ امکان ہے کہ یہ کھلاڑی دو میچز کھیلنے کے بعد دوبارہ ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت حاصل کر لیں گے۔ کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے، جہاں ٹیم کو ان کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ثمرخان آرکٹک مہم مکمل
پاکستانی خاتون ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے فیل راؤن پولر چیلنج مکمل کرلیا۔ 300 کلومیٹر طویل ڈاگ سلائیڈ شدید سرد موسم میں ہوئی، اس چیلنج کا آغاز سوئیڈن اور اختتام ناروے میں ہوا۔ ثمر خان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں۔ ثمر خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ وہ نہیں کر سکتیں، ان سب کو جواب ہے کہ وہ سب کرسکتی ہیں ۔ پاکستانی ایتھلیٹ ثمر خان کا کہنا تھا کہ کامیابی پاکستان کے نام کرتی ہوں، اپنی مہم کے دوران سخت موسمی حالات کا سامنا کیا۔
پی ایس ایل میں شامل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں شامل متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو امارتی بورڈ نے وطن واپس بلایا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کنگز میں شامل ہو امارات کے دو کھلاڑی وطن واپس روانہ ہوگئے، خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو اماراتی بورڈ نے وطن واپس بلایا۔ ذرائع نے بتایاکہ دونوں کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو ڈی50 کے دو میچز کھیلنے کے بعد واپس کراچی کنگز جوائن کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو کراچی میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ
آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے بھی ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو چاچا کہہ دیا۔ ملتان سلطانز کے اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو پوسٹ میچ گفتگو میں چاچا کہہ کر مخاطب کیا۔ ملتان سلطانز کی راولپنڈیز کی خلاف کامیابی کے بعد اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل گفتگو کر رہے تھے جس کے آغاز میں اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہائے اسٹیو اینڈ چاچا، وہ یہاں چاچا کے نام جانے جاتے ہیں۔ چاچا کہنے کے بعد دونوں کرکٹرز خوشگوار موڈ میں مسکراتے رہے۔ واضح رہے کہ بی بی ایل کے دوران حارث رؤف نے پیٹر سڈل کو چاچا کہنا شروع کیا تھا، چند روز قبل پیٹر سڈل نے میڈیا ٹاک میں چاچا کہنے کے سوال پر خوشی کا اظہار کیا۔ پییٹر سڈل نے خود کو غیر ملکی چاچا اور افتخار احمد کو لوکل چاچا کہا تھا۔ اسٹیو اسمتھ اور پیٹر سڈل نے ملتان سلطانز کی ایک اور جیت اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ پیٹر سڈل نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ٹاس جیتا جو کہ ہمیشہ اچھا رہتا ہے، پہلے بولنگ کی اب تک پہلی مرتبہ بولنگ بھی اچھی رہی ۔ گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ اسپن بولنگ اچھی رہی، پہلے نواز نے اسپن کیا پھر عرفات نے غیر معمولی بولنگ کی، ہمارے کپتان نے بھی اچھی بولنگ کی 160 سے بھی زیادہ رنز ہو سکتے تھے پھر ہم نے ہدف کا تعاقب کیا۔ پیٹر سڈل نے کہا ہمارا ہدف یہی تھا کہ کم از کم ٹارگٹ تک محدود رکھیں بعد میں تھوڑا اوس کا بھی کردار ہوتا ہے، اسٹیو اسمتھ نے ایک بار پھر اچھی اننگز کھیلی، مایوس نہیں کرتے، فرحان کے ساتھ پارٹنر شپ دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ شان مسعود ہر گیم کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، شاٹس کے لیے ان کے پاس بہت طاقت ہے، شان مسعود شاٹس کے لیے بال کا انتظار کرتے ہیں، اچھا ہدف کا تعاقب ہوا۔
رولز کی خلاف ورزی
انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں سن رائزرز حیدرآباد کے کھلاڑی ابھیشیک شرما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا دے دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ابھیشیک شرما کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔ یہ واقعہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا، جہاں کھلاڑی نے میدان میں نامناسب زبان استعمال کی، جو سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں اور نشریات کے ذریعے بھی سنی جا سکتی تھی۔ رپورٹس کے مطابق یہ خلاف ورزی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.3 کے تحت آتی ہے، جس میں ایسی زبان یا رویے پر پابندی عائد ہے جو توہین آمیز یا غیر مناسب ہو۔ رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما نے اپنی غلطی تسلیم کر لی، جس کے بعد میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کو حتمی قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں ابھیشیک شرما نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔ ان کی کارکردگی کے باوجود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نے ان کی کارکردگی کو پس منظر میں دھکیل دیا۔
آئی پی ایل، ابھیشیک شرما ضابطہ اخلاق
بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما آئی پی ایل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے دوران ابھیشیک شرما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما نے آؤٹ ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں ناراضگی کا اظہار کیا، جس پر انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ ان کا آؤٹ ہونا آن فیلڈ ریویو کے بعد کنفرم ہوا تھا، تاہم وہ اس فیصلے سے مطمئن نظر نہیں آئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلیسنگ مزارابانی کی گیند پر ورون چکرورتی نے ان کا کیچ پکڑا جس پر ابھیشیک نے کچھ دیر کریز پر رک کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اشارے کرتے ہوئے واپس پویلین لوٹ گئے۔ آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ابھیشیک نے آرٹیکل 2.3 کے تحت لیول 1 جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کے فیصلے کو قبول کر لیا۔ ضابطے کے مطابق لیول 1 خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ حتمی اور قابلِ عمل ہوتا ہے۔ یہ واقعہ میچ کے دوران جذباتی دباؤ اور کھلاڑیوں کی شدید مسابقتی کیفیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
تنقید کریں مگر تمیز کے دائرے میں
لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کہتے ہیں کہ پرفارمنس پر تنقید کریں لیکن تمیز کے دائرے میں رہ کر کریں، میں کسی کی نہیں سنتا، جس کا دل کرتا ہے وہ اپنی رائے دیتا رہے، میں نے میچ کافی ہروائے ہیں تو کافی جتوائے بھی ہیں۔ ایل سی سی اے گراونڈ میں پریکٹس سیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ پہلے لوگوں کو میچ کی صورتحال جاننا چاہیے پھر کرکٹ پر بات کرنی چاہیے، لوگ سوشل میڈیا پر بات تو کر دیتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ کیا بات کرنی ہے۔ حارث روف کا موقف تھا کہ فخر زمان کو اگلے میچز میں مس کریں گے، وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہیں۔ حارث روف کا کہنا ہے کہ میں پوری دنیا میں کرکٹ کھیلتا ہوں، مجھے بطور کھلاڑی اپنے آپ پر اعتماد ہے، پیٹر سڈل میں ٹیم ممبر رہا ہے، اس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹر سڈل کی فٹنس دیکھ کر کافی متاثر ہوں، ان کے ساتھ ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی میچز جتوائے ہوئے ہیں، پریشانی والی بات نہیں ہے، شاہین تمام کھلاڑیوں کو بہت اعتماد دیتے ہیں، ٹیم انتظامیہ کی طرف سے انعامات کا سلسلہ رکا نہیں ، دو کھلاڑیوں کو فرنچائز کی جانب سے مہنگا فون مل چکا ہے۔
صاحبزادہ فرحان مذاق ہی مذاق میں
آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ نے صاحبزادہ فرحان کی تعریف کردی ۔انہوں نے کہا صاحبزادہ فرحان مذاق ہی مذاق میں چھکے مارتے ہیں۔ وہ بہت محنت کرتے ہیں اور مجھے ان کے ساتھ بیٹنگ کرنے میں واقعی مزہ آ رہا ہے۔ اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ میں یہاں پی ایس ایل میں بہت لطف اندوز ہو رہا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صاحبزادہ فرحان نے سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو جیت دلائی تھی۔
پی ایس ایل، کراچی کنگز نے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں کراچی کنگز نے پنڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کی ٹیم نے 198 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کراچی کی طرف سے اعظم خان نے 74 جب کہ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 50 رنز بنائے۔ پنڈیز کی طرف سے ڈیرل مچل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ڈیرل مچل نے 65 جب کہ سیم بلنز نے 58 رنز بنائے تھے۔ حسن علی نے تین جب کہ خوشدل شاہ نے دو وکٹیں لی تھیں۔
آخری اوور میں میچ بچانے میں
لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ایک میچ برا ہو جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ برے بولر بن گئے لیکن ہمارے ہاں بس لوگ یہ کہنا شروع ہو جاتے ہیں کہ یہ ختم ہو گئے ہیں ان کے ساتھ یہ کرو وہ کرو۔ روزنامہ جنگ کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہے لیکن ہم اپنے اوپر یقین رکھتے ہیں اور اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کی گراؤنڈ پچز اور باؤنڈریز ہیں رنز تو زیادہ بننے ہی ہیں جب ہائی سکورنگ میچز ہوں گے تو دونوں ٹیموں کے بولرز کو ہی رنز پڑیں گے۔ حارث رؤف نے کہا کہ ایک دو بولروں کو رنز نہیں پڑیں گے باقی چار کو تو رنز پڑیں گے جس طرح کی کنڈیشنز چل رہی ہیں اور آپ 15، 20 رنز کم دیتے ہیں تو اس کا مطلب بولرز نے اچھا کیا۔ حارث رؤف کا ماننا ہے کہ آج کل آپ جتنی ورائٹی کے ساتھ بولنگ کریں گے اتنا اچھا رہتا ہے ابھی لیگ کا آغاز ہے، اپنی چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اپنی ڈیتھ بولنگ کو بہترین بنانے کے لئے کوشاں ہوں ڈیتھ اوورز میں کہاں بہتری لانی ہے اس پر کام کر رہا ہوں۔ حارث رؤف نے کہا کہ میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں، آپ پر تنقید ہو رہی ہو لیکن دوسروں پر نہیں تو اس کا مطلب ہے لوگوں کو آپ سے بہت توقعات ہیں، جب توقعات پر پورا نہیں اترتے تو لوگ پھر آپ پر باتیں بھی کرتے ہیں، فینز ہیں ان کے جذبات ہیں وہ برداشت نہیں کر پاتے کوشش ہے توقعات پر پورا اترا جائے ہم خود بھی جذباتی ہو جاتے ہیں اور برداشت نہیں کر پاتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹر کی خوش قسمتی ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی ٹیم کے ساتھ لیگ کرکٹ کھیل رہا ہوتا ہے، لاہور قلندرز سے میرا 8 واں ایڈیشن ہے، لاہور قلندرز کا میرے اوپر یقین ہے اور میں بھی چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کسی بھی ٹیم کے چند اہم کھلاڑی ساتھ ہوں تو پھر ارد گرد نئے لڑکوں کو سیکھنے اور سیٹ ہونے کا موقع ملتا ہے۔
پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے
لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔ ڈیرل مچل 65 اور سیم بلنگز 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کراچی کی جانب سے حسن علی نے 3 اور خوشدل شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کراچی کنگز نے اعظم خان کی شاندار اننگز کی بدولت 198 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنز نے 50 اور اعظم خان نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ یوں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کرلی۔کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز راولپنڈیز کے یاسر خان نے انکشاف کیا ہےکہ وہ بیٹنگ پریکٹس کے لیے ایک سال تک محمد رضوان کے گھر رہے۔ پشاور زلمی کے خلاف 46 گیندوں پر 83 رنز بنانے والے جارح مزاج بیٹر یاسر خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پی ایس ایل کے بعد میں نے سابق کپتان محمد رضوان سے بیٹنگ کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے مجھے اپنے پاس بلا لیا، محمد رضوان کے پاس ایک سال گزارا، انہوں نے میرے ساتھ کام کیا جس کا فائدہ ہو رہا ہے، میں ایک سال رضوان کے گھر پشاور میں رہا، 2 سیشنز میں 3 سے 4 گھنٹے بیٹنگ کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میرا فرسٹ کلاس اچھا گیا، نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پرفارمنس ہوئی، اب پی ایس ایل پر فوکس ہے، میں سمجھتا ہوں کہ محمد رضوان نے جس طرح مجھ پر کام کیا اس کا فائدہ ہو رہا ہے۔ یاسر خان کا کہنا تھاکہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کے لیے اچھا کرے، میں بھی چاہتا ہوں کہ ٹیم کو چیمپئن بنواؤں، ڈومیسٹک میں میری بہت اچھی پرفارمنسز ہیں، ٹھیک ہے میں قومی ٹیم میں نہیں آ سکا، یہ قسمت کی بات ہے، ابھی میرا ٹائم نہیں آیا، جب ٹائم آئے گا تو اللّٰہ خود راستہ بنا دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذہن میں آتا ہے تیزی سے موقع کیوں نہیں ملا لیکن یہ یقین بھی ہونا چاہیے کہ قسمت میں جو لکھا ہے وہی ہو گا، جب میرے نصیب میں ہو گا اللّٰہ خود لوگوں کے دلوں میں ڈالے گا۔ یاسر خان کا کہنا تھا کہ راولپنڈیز میں سینئر اور جونیئرز مل کر ایک دوسرے کو مل کر سپورٹ کرتے ہیں اور ٹیم کا ماحول بہت اچھا بن چکا ہے۔
سری لنکن بولر اپنے ہی
سری لنکن فاسٹ بولر نوان تھشارا اپنے ہی بورڈ کے خلاف عدالت چلے گئے۔ انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے کے لیے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ نوان تھشارا نے اپنی درخواست میں سری لنکن بورڈ کے صدر، خزانچی اور سی ای او کو فریق بنایا ہے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئی پی ایل کھیلنے کے لیے این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔ کولمبو ڈسٹرکٹ کورٹ میں کیس کی سماعت 9 اپریل کو ہو گی۔ آئی پی ایل میں نوان تھشارا کا رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر سری لنکا کرکٹ نے ان کو این او سی دینے سے انکار کیا تھا۔ نوان تھشارا نے کہا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ 31 مارچ کو ختم ہو چکا ہے، بورڈ کو بتا چکا ہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کو آگاہ کرنے کے باوجود فٹنس کے معیار پر این او سی نہ دینا غیر منصفانہ ہے۔
کم ترین ٹونٹی ٹونٹی میچز میں
اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کم ترین ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 9 سنچریاں سکور کرنے کا بابر اعظم کا ملکی ریکارڈ توڑ دیا۔ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کرلی، میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان رہے جنہوں نے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی۔ صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر ناقابلِ شکست 106 رنز سکور کیے جس میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ یہ صاحبزادہ فرحان کے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی 9ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی وہ 160 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے۔ صاحبزادہ فرحان اب تک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 166 میچز میں 34.66 کی اوسط اور 138.36 کے سٹرائیک ریٹ سے 5096 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 9 سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے 124 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ پاکستان کے بابر اعظم 244 اننگز میں 9 ٹونٹی ٹونٹی سنچریاں سکور کرکے اس فہرست میں تیسرے، جنوبی افریقہ کے رائلی روسوو 361 اننگز میں 9 ٹونٹی ٹونٹی سنچریاں بنا کر چوتھے، بھارت کے ویرات کوہلی 364 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے پانچویں جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 428 اننگز میں 9 ٹونٹی ٹونٹی سنچریاں بنا کر اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں
آئی پی ایل سمیت دیگر غیر ملکی
لاہور میں آئی پی ایل اور غیر ملکی لیگز کے کرکٹ میچز پر جوا لگانے والے 2 بکی گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان حسیب اکبر اور محمد عرفان کو گرفتار کرلیا ہے۔ رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آئی پی ایل کے جاری کرکٹ میچز پر جوا لگایا ہوا تھا۔ ان کے قبضے سے 2 موبائل فونز، 6 لیپ ٹاپ اور ہزاروں روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان اٹرنیشنل کرکٹ ورلڈکپ میچز پر بھی جوا لگاتے تھے۔ ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوا بھی کرواتے تھے۔ ایس پی صدر نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔
شاندار سنچری بنا کر اپنی ٹیم
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 8ویں میچ کے بہترین کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ سنچری بنائی اور ہماری ٹیم میچ جیتی۔لاہور میں حیدر آباد کنگز مین کے خلاف ملتان سلطانز کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 57 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 8 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹ سٹاف اور منیجمنٹ کی بہت سپورٹ حاصل ہے، بالکل نہیں لگ رہا ہے کہ ملتان سلطانز میری نئی فرنچائز ہے۔اس فتح کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کی ٹیم نے پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
فیفا ورلڈ رینکنگ:
فیفا ورلڈ رینکنگ میں فرانس ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔ فرانس نے 2018 کے بعد پہلی بار فیفا رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ تازہ رینکنگ میں اسپین دوسرے اور ارجنٹینا تیسرے نمبر پر چلے گئے جب کہ پرتگال ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگیا اور برازیل چھٹے نمبر پر چلا گیا۔ اس کے علاوہ ٹاپ 50 میں ترکیہ، آئیوری کوسٹ، سوئیڈن اور تیونس کی نمایاں بہتری رہی، ویتنام 9 درجے ترقی کے ساتھ سب سے بڑا جمپ لگانے والی ٹیم رہی جب کہ نیپال اور بھوٹان کی پوزیشن پہلے سے بہتر رہی۔ ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والی 48 ٹیموں میں سے 37 ٹاپ 50 میں شامل ہیں جب کہ اٹلی، ڈنمارک اور نائجیریا ٹاپ 30 میں ہونے کے باوجود ورلڈکپ 2026 سے باہر ہیں۔ پاکستان میانمار سے شکست کھاکر تنزلی کے بعد رینکنگ میں 202 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
15 سالہ سوریاونشی کیلئے
سابق بھارتی کرکٹرز محمد کیف اور پیوش چاؤلہ نے 15 سالہ ابھرتے ہوئے بیٹر ویبھوو سوریاونشی کو بھارت کی ٹی 20 ٹیم میں جلد شامل کرنے کی حمایت کر دی ہے۔ نوجوان کھلاڑی نے انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا بلکہ ایک میچ میں صرف 35 گیندوں پر سنچری بھی اسکور کی۔ حال ہی میں انہوں نے 15 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر راجھستان رائلز کو چنائی سپر کنگز کے خلاف فتح دلائی۔ محمد کیف کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں لگا کہ سوریاونشی کو بہت جلد ہائپ کیا جا رہا ہے، لیکن اب وہ اگلے لیول کیلئے تیار نظر آتے ہیں۔ پیوش چاؤلہ نے بھی اس رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو انہیں تیزی سے قومی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ سابق کرکٹر امباتی رایودو نے بھی نوجوان بیٹر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھارتی کرکٹ کیلئے بڑا نام بن سکتے ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ عالمی چیمپیئن ٹیم میں جگہ بنانا آسان نہیں ہوگا۔
عراق نے بولیویا کو شکست
عراق کی قومی فٹبال ٹٰم نے بولیویا کو 2-1 سے شکست دے کر 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پلے آف میچ میں عراق کی جانب سے پہلے علی الحمادی نے ابتدائی گول کیا، تاہم بولیویا نے برابری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں ایمن حسین کے فیصلہ کن گول نے عراق کو کامیابی دلائی۔ اس فتح کے ساتھ عراق ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی 48ویں اور آخری ٹیم بن گیا، اور وہ گروپ آئی میں فرانس، ناروے اور سینیگال کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔عراق نے 1986 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں واپسی کی ہے۔ کوچ گراہم آرنلڈ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بھرپور جذبے کے ساتھ کھیل کر 4 کروڑ 60 لاکھ عراقی عوام کو خوشی دی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہیں۔
پی ایس ایل میں زیادہ فرق نہیں دیکھا،
لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں زیادہ فرق نہیں دیکھا یہ آسٹریلیا کی طرح ایک لیگ ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں 2 وینیوز پر میچز ہیں اس لیے کنڈیشنز ایک جیسی رہیں گی۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل میں اچھا کر رہے ہیں اور انہیں پاکستان کی طرف سے بھی موقع ملےگا ۔ پیٹرسڈل کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں زیادہ فرق نہیں دیکھا یہ آسٹریلیا کی طرح ایک لیگ ہے۔ پیٹر سڈل نے کہا کہ مجھے فاسٹ بولنگ اچھی لگتی ہے ،میں بیسٹ پلیئرز کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں اسی لیے میں اب تک کھیل رہا ہوں۔
ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈکپ
فیفا صدر جیانی انفینٹینو کا کہنا ہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم ورلڈکپ کے اپنے گروپ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں کھیلے گی۔ فیفا کے صدر نے یہ بات ترکیے میں ایرانی فٹبال ٹیم ، ہیڈکوچ اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سے ملاقات کے بعد خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہی، جہاں ایران کی ٹیم کوسٹا ریکا سے دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے موجود تھی۔ خیال رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے، یہ ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہوگا۔ ایران کے تمام میچز امریکا میں شیڈول ہیں اور ایران کو پہلا گروپ میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے، پھر 21 جون کو اس کا مقابلہ بیلجیئم اور 27 جون کو مصر سے ہوگا۔ گزشتہ دنوں ایرانی فٹبال فیڈریشن نےکہا تھا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے باعث اپنے میچزکو میکسیکو منتقل کرنےکے لیے فیفا سے مذاکرات کر رہی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت حوالے سےکہا تھا کہ ان حالات میں ایران کا امریکا میں ورلڈ کپ کھیلنا مناسب نہیں ہوگا جب کہ ایران نے اس پر ردعمل میں کہا تھا کہ کوئی بھی ایران کی قومی ٹیم کو ورلڈکپ سے باہر نہیں کر سکتا۔ ایران کے اسپورٹس منسٹر نے بھی کھلاڑیوں کو گزشتہ ہفتے مخالف سوچ رکھنے والے ممالک کے سفر سے منع کیا تھا۔ تاہم آج کی ملاقات کے بعد فیفا صدر نے واضح کیا کہ ایران فیفا ورلڈکپ 2026 کے میچز طے شدہ مقامات یعنی امریکا میں ہی کھیلےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ورلڈ کپ میں ہوگا، اسی لیے ہم یہاں ہیں، میچز وہیں کھیلے جائیں گے جہاں قرعہ اندازی کے مطابق شیڈول ہیں۔ فیفا صدر نےکہا کہ وہ ایرانی ٹیم اورکوچ سے مل چکے ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پوسٹ میں فیفا صدر ایرانی ٹیم اور ہیڈکوچ کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ مجھے ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں سے انطالیہ میں کوسٹا ریکا کے خلاف ان کے دوستانہ میچ سے قبل ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی۔ اس موقع پر مجھے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا، ساتھ ہی ایران فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر اور ہیڈ کوچ سے بھی ملاقات ہوئی۔
آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل آسٹریلیا کے اسٹار اسپنر ایڈم زمپا نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مجھے میری مہارت کے حساب سے وہ معاوضہ نہیں مل رہا تھا جو دیگر کھلاڑیوں کو ملتا ہے۔ ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے انٹرویو میں آسٹریلوی لیگ اسپنر نے کہا کہ آئی پی ایل چھوڑنے کے حوالے سے کہا کہ بھارتی کرکٹ لیگ کافی زیادہ وقت لیتی ہے اور وہاں مجھے میری مہارت کے حساب سے معاوضہ بھی نہیں مل رہا تھا اس لیے اسے کھیلتے رہنا میرے لیے مناسب فیصلہ نہیں تھا۔ ایڈم زمپا نے کہا کہ میں آئی پی ایل چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر کرکٹ سے وقفہ لینے کا سوچ رہا تھا لیکن اچانک پی ایس ایل کھیلنے کا موقع ملا جسے میں نے قبول کر لیا اور یہ سب کچھ بہت جلدی ہو گیا جسے میں انجوائے کر رہا ہوں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں کراچی کنگز کا حصہ بننے والے ایڈم زمپا نے ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے متاثر بھی کیا ہے اور پی ایس ایل کے معیار کو بھی سراہا ہے۔ کراچی کنگز میں شامل ایڈم زمپا نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار بولر ہیں اور جب وہ بولنگ کرتے ہیں تو ہر گیند پر کچھ نہ کچھ خاص ہونے کا احساس ہوتا ہے۔
شاہین اور سکندر رضا روکنے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےمیچوں کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا پر مبینہ طور پر سکیورٹی حصار توڑنےکا الزام لگایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے نام مراسلے میں لکھا کہ 28 مارچ کی رات 10:35پر لاہور قلندرز کے لائزن آفیسر نےمنیجر سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن پی سی بی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اختر حسین سے کھلاڑی سکندر رضا کے 4 رشتے داروں کو ان کے کمرے میں جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی جو سکیورٹی پروٹوکولز کے مطابق مسترد کر دی گئی ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اُسی وقت لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر سےرابطہ کیا، سلمان نصیر نےبھی انکار کر دیا جس کے بعد رات 11 بج کر 5 منٹ پرلاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کھلاڑی سکندر رضا نے سکیورٹی اہلکاروں سے مزاحمت کی اور چاروں افراد کو ہوٹل کی 8 ویں منزل پر سکندر رضا کے کمرہ نمبر 865 میں لے گئے۔ مراسلے کے مطابق مہمانوں میں شاہ زیب مجاہد، عادل ندیم، عثمان احمد ڈار اور بلال احمد شامل تھے، یہ لوگ رات ایک بج کر 25 منٹ تک کمرے میں رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ سےکہاہےکہ معاملہ سنگین ہے،مناسب فورم پر جائزہ لیا جائے اور ایسی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے ضروری کارروائی کی جائے۔
پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست سے دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نےکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندر ز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے۔عبداللہ شفیق نے 33 اور حسیب اللہ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے معین علی، میر حمزہ اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کنگز کی جانب سے محمد وسیم نے 38 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ سعد بیگ اور معین علی نے 18،18 رنز بنائے۔ قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ امپائر نے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کنگز کو 5 رنز کی پنالٹی بھی لگائی، یہ پنالٹی کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی کے باعث لگائی گئی۔ فیلڈ امپائر نےگیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونے کے سبب کراچی کنگز کو 5 پنالٹی رنز ایوارڈ کیے۔ لاہور قلندرز کی پلیئنگ 11 میں محمد نعیم، فخر زمان، عبداللہ شفیق اور پرویز حسین، حسیب اللہ، سکندر رضا، اسامہ میر،شاہین آفریدی،حارث رؤف،مستفیض الرحمان اورعبید شاہ شامل تھے۔ کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں ڈیوڈ وارنر، محمد وسیم، سلمان آغا، سعد بیگ، معین علی، خوشدل شاہ، اعظم خان، عباس آفریدی،حسن علی، ایڈم زمپا اور میرحمزہ شامل تھے۔
پی ایس ایل 11: کوڈ آف کنڈکٹ
لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو جرمانہ کر دیا گیا ۔ پی سی بی کے مطابق حسن علی کو اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ کراچی کنگز کے حسن علی نے 19 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے حسیب اللہ کو آؤٹ کرنے کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ میچ ریفری نے حسن علی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا۔ حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی۔ یہ خلاف ورزی میچ میں آوٹ کرنے کے بعد اکسانے کے لیے زبان استعمال کرنے ، ایکشن اور اشارے کرنے کے حوالے سے ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست سے دی۔ لاہور قلندر ز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے،کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پی ایس ایل 11: گیند سے چھیڑ چھاڑ
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پراعلامیہ جاری کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق لاہور قلندرز کے فخرزمان کو لیول تھری جرم پرچارج کر دیا گیا، فخر نے پی ایس ایل کی پلئینگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی۔ پی سی بی کا کہناہے کہ یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے۔ پی سی بی کے مطابق میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی، فخر زمان نے اپنے اوپر لگے چارج سے انکار کیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی۔ میچ ریفری سماعت کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لاہور میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست سے دی۔ لاہور قلندر ز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128رنز بنائے،کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
گالف کے نامور کھلاڑی ٹائیگر
گالف کے نامور کھلاڑی ٹائیگر ووڈز کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر گاڑی حادثے سے پراپرٹی کونقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ٹائیگرووڈز پر گاڑی حادثے کے بعد مطلوبہ ٹیسٹ نہ کرانے کا بھی الزام ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کو تیز رفتاری سے ٹرک کو اوورٹیک کرنےکے دوران حادثہ پیش آیا ۔
شائقین کو اسٹیڈیمز میں
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ شائقین کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی جائے۔ پشاور زلمی، لاہور قلندرز سمیت دیگر ٹیموں کے مالکان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کا لازمی حصہ بن چکی ہے اور شائقین کی موجودگی ہی اس لیگ کی اصل روح ہے۔ فرنچائز مالکان کے مطابق اسٹیڈیم میں شائقین کی توانائی، جوش اور رنگینی کو بہت زیادہ مِس کیا جا رہا ہے جو میچز کے ماحول کو منفرد بناتی ہے۔
بنگلادیش حکومت نے
ڈھاکا: بنگلادیش حکومت نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی نشریات بحال ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔ بنگلادیش حکومت کی وزارت اطلاعات کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض میڈیا اداروں، بشمول دی ڈیلی اسٹار میں شائع ہونے والی حالیہ خبریں درست نہیں۔ اور ان سے عوام میں غلط فہمی پیدا ہوئی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان عمران الحق حسن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے آئی پی ایل کی نشریات معطل کرنے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے۔ اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس معاملے پر وزارت کھیل کو باضابطہ طور پر رائے دینے کے لیے درخواست ارسال کی گئی ہے۔ اور آئندہ کسی بھی فیصلے کا انحصار اسی وزارت کی سفارشات پر ہو گا۔
فیصل آباد: پاک آرمی کے
فیصل آباد: پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے رستمِ پاکستان دنگل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ فیصل آباد میں رستمِ پاکستان کے فائنل کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آرمی کے گلزار گلو بٹ نے واپڈا کے عدنان ٹیراں والا کو پچھاڑ کر رستمِ پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا۔ ونر کو 5 لاکھ روپے اور رنر اپ کو 3 لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا۔ فائنل سے قبل ملک کے مختلف شہروں کے نامور پہلوانوں کے مابین 20 مقابلے ہوئے، شائقین کی بڑی تعداد نے رستمِ پاکستان دنگل سمیت پہلوانوں کی زور آزمائی کے مقابلے دیکھے اور پہلوانوں کو خوب داد دی ۔
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے
پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف منفرد عالمی ریکارڈ بنادیا۔ پشاور زلمی اننگز میں کسی ففٹی کے بغیر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔ پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف 215 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے۔ اس سے قبل بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف 214 میجر لیگ میں واشنگٹن نے لاس اینجلس کے خلاف حاصل کیا تھا۔ پشاور زلمی نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ پشاور زلمی کا اسکور پاکستان ڈومیسٹک میں بغیر کسی پلیئر کی ففٹی کے سب سے بڑا اسکور تھا۔ اس سے قبل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے اننگز میں بغیر کسی ففٹی کے 209 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔
دبئی میں عالمی گھڑسواری
دبئی میں عالمی گھڑسواری کا مقابلہ امریکی گھوڑے نے جیت لیا۔ دبئی میں عالمی گھڑسواری کا مقابلہ ہوا جس میں اعلیٰ نسلوں سے تعلق رکھنے والے گھوڑوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں امریکی گھوڑا میگنی ٹیوڈ (Magnitude)فاتح قرار پایا اور فاتح گھڑ سوار کو ریس کی جیت پر 12 ملین ڈالرز دیے گئے جبکہ دبئی ورلڈ کپ میں مجموعی انعامی رقم 30.5 ملین ڈالرز تھی۔ اس موقع پر دبئی کےحکمراں شیخ محمدبن راشدالمکتوم کی ایونٹ کےکامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کےکھیل کے میدان میں ایک نیا کارنامہ ہے۔
ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی اسپتال میں کمر کی کامیاب سرجری ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی، مائیک ہیسن نے نیوزی لینڈ کی بجائے لاہور میں علاج کرانےکو ترجیح دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مائیک ہیسن کی کامیاب سرجری کی، ڈاکٹرز نے مائیک ہیسن کو دو ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مائیک ہیسن علاج کے بعد واپس نیوزی لینڈ جائیں گے۔
پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز کے 182 رنز کے ہدف تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز کی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔ انگلش آل راؤنڈر معین علی نے 29 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 48 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 اور مرزا سعد بیگ نے 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔ کوئٹہ کے احمد دانیال نے تین اور الزاری جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کراچی کنگز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کے اوپنرز سعود شکیل اور شامل حسین نے 79 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، شامل حسین نے 24 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور سعود شکیل نے 33 رنز بنائے۔ بقیہ بیٹرز کراچی کنگز کے بولرز خاص طور پر حسین علی کی عمدہ بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکے، کوئٹہ کی ٹیم مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز تک پہنچ سکی اور اسے 14رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رائلی روسو اور بین میکڈرموٹ نے 25،25رنز کی باریاں کھیلیں۔ کراچی کے حسن علی نے 27رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔
متنازع ٹوئٹ، پی سی بی نے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر شوکاز جاری کردیا۔ پی سی بی کے مطابق راولپنڈیز کے کھلاڑی نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ، میڈیا پالیسی اور ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور شوکاز نوٹس پی سی بی کے ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا۔ نسیم شاہ کو مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے اور جواب موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی آئندہ کسی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق الزامات ثابت ہونے کی صورت میں نسیم شاہ کا سینٹرل کنٹریکٹ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ نسیم شاہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں قذافی اسٹیڈیم آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بعدازاں نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی اور کہا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جسے ری کور کر لیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 11: کراچی کنگز اور کوئٹہ
پی ایس ایل ایڈیشن 11 کے دوسرے میچ میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدِمقابل ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔ واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پی ایس ایل میں 20 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں 13 میچز کوئٹہ نے جیتے جبکہ 7 میچز میں کراچی نے کوئٹہ کو شکست سے دوچار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپین لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دی تھی۔ یاد رہے پی ایس ایل 11 کے تمام میچز بغیر شائقین کے لاہور اور کراچی کے وینیوز پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل 11 میں نیا قانون
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچز میں نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نئے قانون کے تحت ہر میچ سے قبل کپتان میچ ریفری کو دو الگ الگ پلیئنگ الیون جمع کراسکے گا۔ ہر پلیئنگ الیون شیٹ میں 11 کھیلنے والے اور 4 متبادل کھلاڑیوں کا بتانا ضروری ہے، دو ٹیمیں جمع کرانے کی صورت میں ٹاس کے بعد ہر کپتان ایک پلئینگ الیون کا انتخاب کرے گا۔ سلیکٹ ہونے والے پلئینگ الیون پر کپتان دستخط کرے گا جبکہ حتمی پلیئنگ الیون جمع ہونے کے بعد اس میں تبدیلی نہیں ہوسکے گی۔
پی ایس ایل 11 میں نیا قانون متعارف،
لاہور، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ایک نیا اور منفرد قانون متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت ہر ٹیم کا کپتان میچ سے قبل میچ ریفری کو دو مختلف پلئینگ الیون جمع کرا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق ہر پلئینگ الیون شیٹ میں 11 کھلاڑیوں کے ساتھ چار متبادل کھلاڑیوں کا ہونا لازمی قراردیا گیا ہے، دونوں ممکنہ ٹیموں کی فہرست جمع کروانے کے بعد ٹاس کے مرحلے پرکپتان ان میں سے ایک حتمی پلئینگ الیون کا انتخاب کریگا۔
فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ
لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ فخر زمان نے لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ فخر زمان کے پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل کی 98 ویں اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے۔ فخر زمان پی ایس ایل میں تین ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پلیئر ہیں، پشاور زلمی کے بابر اعظم 3 ہزار 792 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔
پی ایس ایل 11 افتتاحی میچ،
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے ہرادیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآبادکنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 199 رنز اسکور کیے۔ قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے 39 گیندوں پر 53 ر نز کی اننگز کھیلی، انہوں نے10 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ حسیب اللہ خان 40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، محمد نعیم نے 30 رنز بنائے۔ 200 رنز کے ہدف کے جواب میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم آخری گیند پر 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کنگز مین کےکپتان مارنوس لیبوشین 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ریلی میریدیتھ نے 19 اور حسان خان نے 14 رنز بنائے۔ قلندرز کی جانب سے حارث رؤف ، سکندر رضا اور عبید شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں محمد نعیم،عبداللہ شفیق،فخر زمان، پرویزحسین، حسیب اللہ، سکندر رضا،آصف علی،شاہین آفریدی،حارث رؤف،مستفیض الرحمان اور عبید شاہ شامل تھے۔ حیدرآباد کنگزمین کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب،عثمان خان، مارنوس لبوشین،کوشال پریرا،عرفان نیازی، رضوان محمود،حسان خان، حماد اعظم، رائلی میریڈیتھ، محمد علی اور عاکف جاوید شامل تھے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی قذافی اسٹیڈیم ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ افتتاحی میچ کےموقع پر پی ایس ایل 11 کی ٹرافی سابق کپتان وسیم اکرم میدان میں لائے۔
میرا گھر تباہ کرنے والی اب
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ نائلہ راجہ ان کے بچوں میں سے ایک بچہ لینا چاہتی ہیں۔پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے 6 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق اس وقت اپنے 3 بچوں کی تنہا پرورش کر رہی ہیں جبکہ کرکٹر نے سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کرلی ہے۔ اب فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ میرا گھر تباہ کرنے والی (نائلہ راجہ) اب میرا ایک بچہ لینا چاہتی ہے۔انہوں نے انسٹا اسٹوری میں مزید لکھا کہ اس جیسی عورت کبھی میرے بچوں کی زندگی میں جگہ نہیں بنا سکتی، میں کبھی ایسی عورت کا سایہ اپنے بچوں پر نہیں پڑنے دوں گی۔ یاد رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019ء میں ہوئی تھی جبکہ ان کی طلاق دسمبر 2025ء میں ہوئی تھی، عماد وسیم جو پاکستان کی جانب سے 55 ون ڈے اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، اپنی پہلی شادی کے خاتمے کو زندگی کا مشکل ترین باب قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرا جب ایک شادی کامیاب نہ ہو سکی، اس باب نے مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں دیں، میرے بچے، میں ان سے لفظوں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں۔
شعیب ملک کیساتھ سالگرہ منانے کی
سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اس بار ثنا کی سالگرہ کی سادہ مگر دل کو چھو لینے والی تقریب اس کا باعث بنی۔ شعیب نے اپنی اہلیہ کی 33ویں سالگرہ گھر پر مختصر مگر پُرخلوص انداز میں منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تقریب میں خوبصورت کیک، سرخ اور سیاہ غبارے نمایاں تھے۔ ثنا جاوید نے کریم رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ شعیب ملک نے سادہ انداز اپنایا۔ شعیب ملک نے تصاویر کے ساتھ کیپشن دیا، ’ہیپی برتھ ڈے مائی بیسٹی! ہمیشہ روشنی پھیلاتی رہیں اور ہمارے لیے مثبت چیزوں کا باعث بنیں۔‘ یہ پوسٹ جلد ہی مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا باعث بنی، جن میں اریبا حبیب اور صدف کنول بھی شامل ہیں۔ تاہم اس موقع پر جوڑے کی شادی کے حوالے سے پرانی بحث بھی دوبارہ سامنے آئی۔ یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے جنوری 2024ء میں شادی کی تھی، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا تھا۔ شعیب اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر تھے جبکہ ثنا جاوید کے پہلے شوہر عمیر جسوال تھے۔ تنقید کے باوجود شعیب اور ثنا نے اپنی زندگی کے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ عوامی رائے میں قبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔
کرس گرین اور عثمان خواجہ پی ایس ایل
آسٹریلیا کے دو کرکٹرز کرس گرین اور عثمان خواجہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا حصہ بن گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو سکواڈ کا حصہ بنالیا، انہیں میکس برائنٹ کی جگہ یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ میکس برائنٹ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ راولپنڈیز ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ فرنچائز ترجمان کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ انگلش کرکٹر لاوری ایونز کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کا نغمہ جاری کردیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل11 کا نغمہ عالمی شہرت یافتہ نامور گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔ اس گانے کی تھیم ’’کھیلیں گے بیٹ پہ‘‘ ہے جس میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا، اس تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
انتظار کی گھڑیاں ختم،
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔ کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ 11 کے میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
میچ کے دوران دل کا دورہ
بھارت میں کرکٹ کھیل کے دوران ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے حافظ تھانہ گنج میں 22 سالہ نوجوان ثاقب اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ میچ کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کھیل کے دوران اسے سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی اور چند ہی لمحوں میں وہ گر کر بے ہوش ہو گیا۔ ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر اسے قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق ثاقب بی ایڈ کا طالبعلم تھا اور عید کی تعطیلات کے سلسلے میں گھر آیا ہوا تھا۔ اس کی اچانک موت کی خبر سن کر اہل خانہ اور دوست گہرے صدمے میں مبتلا ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ثاقب نہایت خوش اخلاق اور ملنسار نوجوان تھا، جسے بچپن سے ہی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا اور وہ مقامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں باقاعدگی سے حصہ لیتا تھا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل11
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کا نغمہ جاری کردیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل11 کا نغمہ عالمی شہرت یافتہ نامور گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔ اس گانے کی تھیم ’’کھیلیں گے بیٹ پہ‘‘ ہے جس میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا، اس تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار،
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کیلئےغیر ملکی کھلاڑیوں کی لاہورآمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ملتان سلطانزکےغیرملکی کھلاڑی اورسپورٹ اسٹاف لاہورپہنچ گیا ہے، ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ ٹم پین، برینڈن ویلسن اور مائیک سمتھ پہنچ چکے ہیں۔ ان کے علاوہ لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں اسٹیوسمتھ، تبریزشمسی، پیٹرسیڈل، جوش فیلیپ، لچلن شا شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین بھی پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پہنچ چکے ہیں، دونوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہم آگئے ہیں شیروز‘۔ پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 کا نیا شیڈول جاری کر دیا یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ میچ صرف لاہور اور کراچی میں ہوں گے اور تمام میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔
74سالہ پاکستانی شہری نسیم
74سالہ پاکستانی شہری نسیم الدین نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔ نسیم الدین نے بہت مہارت سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38ماربل ٹائل توڑے جب کہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 ماربل ٹائل توڑنے کا تھا۔ نسیم الدین کا یہ ریکارڈ گنیز بک کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔
پی ایس ایل11: محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ 11 کھیلنے کے لیے جمع ہونے والے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا، اس تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جبکہ پی ایس ایل 11 کا ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود کیا گیا ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت کرتا ہوں مگر آپ کو ملک و قوم کا وسیع تر مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل کی آسانی بن کر سامنے آئے گی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور ہم نے اسے مزید آگے لے کر جانا ہے۔ اس ہونے والی تقریب میں فرنچائز اونرز ، پی ایس ایل کی ٹیموں کے کپتان، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم، پاکستان کی نیشنل ٹیم کے کھلاڑیوں، پی ایس ایل کے لیے آئے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ غیر ملکی پلیئرز میں سکندر رضا، روی بوپارہ، تبریز شمسی، ٹم پین، مائیک اسمتھ، برینڈن ولسن اور سڈلا اور دیگر غیر ملکی پلیئر ز بھی تقریب میں شریک تھے۔ سیاسی شخصیات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، سالک حسین اور علی پرویز ملک سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شافع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز تقریب میں شریک تھے۔
پی ایس ایل: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نامور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنے مداحوں کو اردو زبان میں پیغام دیا۔ ویڈیو میں دونوں کھلاڑیو کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مارک چیپمین کہتے ہیں ’ہم آگئے ہیں شیروز‘۔
رونالڈو کا عید کے موقع
دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے عید کے موقع پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں عید کے دن کی مناسبت سے لباس پہنے ہوئے رونالڈو کا کہنا تھا کہ سب کو عید مبارک ، اُمید ہے کہ اپنی فیملی اور پیاروں کے ساتھ یہ دن اسپیشل ہوگا۔ رونالڈو نے مزید کہا کہ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ۔ اس کے علاوہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی دُنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے ۔
پاکستان میں کوچنگ کے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان میں اپنے مختصر دورِ کوچنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کے دوران باہر سے غیر معمولی مداخلت اور بیرونی دباؤ نے ان کے لیے حالات کو خاصا مشکل بنا دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ کوچ کے لیے اس وقت مؤثر انداز میں کام کرنا دشوار ہو جاتا ہے جب باہر سے مسلسل شور اور دباؤ موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں کھلاڑیوں کے ساتھ واضح حکمت عملی ترتیب دینا اور اس پر عملدرآمد کرانا ایک بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔ سابق کوچ کے مطابق ٹیم کی خراب کارکردگی پر فوری اور سخت ردعمل، تادیبی اقدامات، مجموعی ماحول کو متاثر کرتے ہیں اور عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔ گیری کرسٹن نے کہا کہ جب ٹیم توقعات پر پورا نہ اترے تو کوچ کو محدود کردینا یا اسے تبدیل کرنا آسان سمجھا جاتا ہے، تاہم گیری کرسٹن کے مطابق یہ رویہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کوچ کو ذمہ داری سونپی جائے تو اسے اپنی حکمت عملی کے مطابق کام کرنے کی مکمل آزادی دی جانی چاہیے۔ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔ ان کے مطابق دنیا بھر کے کرکٹرز کی طرح پاکستانی کھلاڑی بھی باصلاحیت اور پیشہ ور ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ایک مثبت تجربہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ زبان کا فرق موجود تھا، تاہم کرکٹ ایک ایسی زبان ہے جو سب کو جوڑتی ہے اور میدان میں بہتر رابطے میں مدد دیتی ہے۔
پی ایس ایل 11: جنوبی افریقا
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کیلئے جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے۔ ریزا ہینڈرکس کو جانسن چارلس کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈین کے جونسن چارلس ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے تھے۔ کراچی کنگز نے جانسن چارلس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز ایونٹ میں مہم کا آغاز 27 مارچ سے کرے گی۔ کراچی کنگز کا پہلا میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔
ومبلڈن ٹینس میں پہلی
ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ومبلڈن ٹینس میں اب کھلاڑیوں کو چیئر امپائر کے مخصوص فیصلوں کو چیلنج کرنے کی اجازت ہوگی۔ ویڈیو ریویو کی سہولت سینٹر کورٹ اور کورٹ نمبر ون کے تمام میچز پر ہوگی۔ دیگر چار شو کورٹس میں سنگل کے مقابلوں میں ریویو دستیاب ہوگا۔ الیکٹرانک لائن کالنگ کے بعد لائن ججز کا کردار پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے۔ کھلاڑی الیکٹرانک لائن کالنگ کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کر سکیں گے۔ گیند کے ڈبل باؤنس یا ریکیٹ جسم سے لگنے جیسے فیصلوں پر ریویو لیا جا سکے گا۔ کھلاڑیوں کے لیے ریویو کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ پوائنٹ کے اختتام پر بھی "ہنڈرنس" کی شکایت پر ریویو ممکن ہوگا۔ واضح رہے کہ یو ایس اوپن 2023 اور آسٹریلین اوپن 2025 سے یہ سسٹم پہلے ہی نافذ کر چکے ہیں۔ اے ٹی پی ٹور میں آئندہ سیزن تک تمام ایونٹس میں ویڈیو ریویو متعارف کرا دیا جائے گا۔
پی ایس ایل 11 شیڈول کے
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 11 اپنے شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی تاہم شائقین کو نہیں بلایا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری تھی اور فیصلہ کیا ہے کہ لیگ شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک انٹرنیشنل برانڈ ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، اس لیے ایونٹ کو ملتوی کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ آگے کوئی ونڈو دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز صرف دو شہروں کراچی اور لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نیا شیڈول دیں گے جس میں ٹیموں کی موومنٹ کم سےکم ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کو منسوخ کردیاہے، اخراجات زیادہ نہیں ہوں گے جبکہ فرنچائزز کو گیٹ منی پاکستان کرکٹ بورڈ ادا کرے گا۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں میچز بغیر شائقین کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فینز ٹکٹ کے پیسے واپس لے سکیں گے،فینز سے معذرت خواہ ہیں۔
پاکستان سپر لیگ 11 کے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کا نیا شیڈول جاری کردیا۔ پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق 39 دن تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلےجائیں گے جس کے 22 میچز لاہور اور 22 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور میں ہی ہو گا، لیگ کے پہلے اور دوسرے ایلی منیٹر کا انعقاد لاہور میں ہو گا جبکہ کوالیفائر کی میزبانی کراچی کرے گا، پی ایس ایل 11 کا فائنل بھی لاہور میں ہو گا۔ پہلے مرحلے میں 26 مارچ سے 6 اپریل تک لاہور میں میچز ہوں گے جبکہ 8 اپریل سے میچز کا آغاز کراچی میں ہو گا۔ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 11 اپنے شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم شائقین کو نہیں بلایا جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری تھی اور فیصلہ کیا ہے کہ لیگ شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک انٹرنیشنل برانڈ ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، اس لیے ایونٹ کو ملتوی کرنا ممکن نہیں تھا کیونکہ آگے کوئی ونڈو دستیاب نہیں۔
آئی پی ایل کے مقابلے
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ رپورٹ کے تجزیے سے یہ واضح ہوتا ہے اگرچہ بھارت کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) مجموعی درجہ بندی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے آگے ہے، تاہم کھلاڑیوں کے حقوق، معاہدوں کی شفافیت اور گورننس کے بیشتر شعبوں میں پی ایس ایل کا نظام زیادہ مضبوط اور متوازن ہے۔ ڈبلیو سی اے کی رپورٹ میں تیسرے نمبر پر موجود آئی پی ایل کو 62.6 جبکہ پانچویں نمبر کی پی ایس ایل کو 48.0 پوائنٹس دیے گئے تھے لیکن اس فرق کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں کو دی جانے والی غیر معمولی اہمیت ہے۔ اس رپورٹ کی ترتیب میں کھلاڑیوں کی مجموعی اوسط تنخواہ کو 45 فیصد وزن دیا گیا ہے، جو کسی بھی لیگ کی مجموعی درجہ بندی پر فیصلہ کن اثر ڈالتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی اوسط ہفتہ وار آمدن 59,041 امریکی ڈالر ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور اسی بنیاد پر اسے اس کیٹیگری میں آئی پی ایل کو مکمل اسکور ملا۔ اس کے برعکس پی ایس ایل میں اوسط ہفتہ وار آمدن 16,579 ڈالر ہے، جو آئی پی ایل کے مقابلے میں تقریباً 28 فیصد بنتی ہے، یہی فرق مجموعی اسکور میں 30 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں خلا پیدا کرتا ہے۔ تنخواہوں کی تفصیل کا گہرائی سے جائزہ لینے پر ایک مختلف تصویر سامنے آتی ہے، کم از کم تنخواہ کے معاملے میں پی ایس ایل نسبتاً بہتر نظر آتی ہے، جہاں کھلاڑیوں کو تقریباً 3,868 ڈالر ہفتہ وار ملتے ہیں، جو عالمی معیار کا 36.8 فیصد ہے، جبکہ آئی پی ایل میں یہ رقم تقریباً 2,300 ڈالر یعنی 22 فیصد ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ایس ایل میں آمدن کی تقسیم نسبتاً زیادہ متوازن ہے، مزید برآں ریونیو شیئر کے معاملے میں بھی پی ایس ایل سبقت رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل اپنی کل آمدن کا تقریباً 32 فیصد کھلاڑیوں کو جاتا ہے جبکہ آئی پی ایل میں یہ شرح صرف 8 فیصد ہے۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آئی پی ایل کی مجموعی مالی طاقت کے باوجود کھلاڑیوں کو اس کا کم حصہ ملتا ہے۔ گورننس اور کھلاڑیوں کے حقوق کے حوالے سے بھی پی ایس ایل کئی شعبوں میں بہتر ثابت ہوئی ہے۔ تنازعات کے حل کے نظام کو پی ایس ایل میں آزاد اور غیر جانبدار قرار دیا گیا جہاں کھلاڑی اور منتظمین کے درمیان مسائل شفاف انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں آئی پی ایل کا نظام زیادہ تر اندرونی ہے، جس پر جانبداری کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ معاہدوں کے حوالے سے بھی واضح فرق موجود ہے۔ پی ایس ایل میں معاہدوں کو زیادہ متوازن اور یکطرفہ شقوں سے پاک قرار دیا گیا ہے، جبکہ آئی پی ایل میں ایسی شقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو منتظمین کو کھلاڑیوں کے معاہدے یکطرفہ طور پر تبدیل یا بڑھانے کا اختیار دیتی ہیں۔ کلیکٹو بارگیننگ کے معاملے میں بھی پی ایس ایل کو برتری حاصل ہے، جہاں کھلاڑیوں کی نمائندگی کے کچھ شواہد موجود ہیں، جبکہ آئی پی ایل میں اس نوعیت کا کوئی مضبوط یا آزاد ڈھانچہ موجود نہیں۔ اسی طرح کھلاڑیوں کے کمرشل رائٹس کے حوالے سے بھی پی ایس ایل کا نظام نسبتاً بہتر ہے۔ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں پر غیر ضروری پابندیاں کم ہیں اور وہ اپنی ذاتی برانڈنگ اور امیج کے استعمال پر کسی حد تک کنٹرول رکھتے ہیں۔ اس کے برعکس آئی پی ایل میں کھلاڑیوں پر زیادہ پابندیاں ہیں اور ان کے کمرشل حقوق پر ان کا کنٹرول محدود ہے۔ سکیورٹی ریویو اور رائٹ ٹو آرگنائز جیسے شعبوں میں بھی پی ایس ایل بہتر کارکردگی دکھاتی ہے، جہاں آزادانہ سیکیورٹی جائزے کی سہولت موجود ہے اور کھلاڑیوں کو نمائندہ تنظیموں سے وابستگی میں رکاوٹ نہیں۔ آئی پی ایل میں ان دونوں پہلوؤں میں کمزوریاں سامنے آئی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تجزیہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگرچہ آئی پی ایل دنیا کی سب سے امیر لیگ ہے اور اسی بنیاد پر اسے بیتر درجہ بندی حاصل ہے، لیکن پی ایس ایل کھلاڑیوں کے حقوق، معاہدوں کی شفافیت اور گورننس کے بیشتر پہلوؤں میں ایک زیادہ متوازن اور منصفانہ نظام پیش کرتی ہے۔ رپورٹ سے یہ تاثر بھی ملتا ہےکہ موجودہ درجہ بندی کا نظام مالی عوامل کو غیر معمولی اہمیت دیتا ہے، جس کی وجہ سے دیگر اہم پہلو پس منظر میں چلے جاتے ہیں۔
اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن
فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو متعدد خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیدیا۔ فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے کارروائی فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی درخواست پر شروع کی گئی، اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن امتیازی سلوک اور کھیل کے اصولوں کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائی۔ اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن پر ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا، ساتھ ہی اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کو سخت وارننگ جاری کردی گئی۔ کمیٹی نے 3 ہوم میچز میں امتیازی سلوک کے خلاف نمایاں بینر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔
ہم چاہتے ہیں فٹبال ورلڈکپ
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو GIANNI INFANTINO کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں فیفا ورلڈکپ طے شدہ شیڈول کےمطابق ہی ہو۔ گیانی انفینٹینو نے کہا کہ ہم منتظر ہیں تمام ٹیمیں ورلڈ کپ میں باہمی احترام کےجذبے کے ساتھ حصہ لیں۔ فیفا کے صدر نے جنگ سے متاثرہ افراد سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ فیفا جغرافیائی و سیاسی تنازعات حل نہیں کر سکتا لیکن فٹبال کے ذریعے لوگوں کو ملانے اور امن قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ خیال رہے کہ ایران نے اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم فیفا نے ایران کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔
پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد
حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنوس لبوشین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔ اپنے ایک بیان میں مارنوس لبوشین نے حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن11 میں حیدرآباد ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بےتاب ہوں۔ مارنوس لبوشین نے مزید کہا کہ حیدرآباد ٹیم کو جوائن کرنے کا منتظر ہوں، حیدرآباد کے فینز آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تو ہوجائے ہوجمالو کا نعرہ بھی لگایا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا اور پی ایس ایل کے نئے سیزن کا آفیشل اینتھم چاند رات پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلین کرکٹرز آئی پی ایل
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے 3 فاسٹ بولرز بھارتی لیگ آئی پی ایل کے آغاز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی ہدایت پر آسٹریلوی فاسٹ بولرز بھارتی لیگ میں فوری شرکت نہیں کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ری کوری اور لوڈ منجمنٹ کے تحت آئی پی ایل کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ فاسٹ بولرز کا آئندہ سیزن کے باعث لوڈ منجمنٹ کا خیال رکھا جا رہا ہے، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ری کو ری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مچل اسٹارک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے لیگ کے آغاز میں دستیاب نہیں ہوں گے، تینوں فاسٹ بولرز کی آئندہ ہفتوں کے دوران مانیٹرنگ کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ ادھر فاسٹ بولر نیتھن ایلس دوبارہ ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث آئی پی ایل سے باہر ہو گئے، پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کا شکار ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ کو ہیم اسٹرنگ انجری ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی مس کیا تھا۔ یاد رہے آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم نے آئندہ سیزن میں 21 میچز کھیلنا ہیں جس کے تحت ملٹی فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی لوڈ مینجمنٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔
قومی کرکٹرز سے مبینہ فراڈ
کھیلقومی کرکٹرز سے مبینہ فراڈ کا معاملہ، اسامہ میر اپنے ساتھ ہونیوالے فراڈ کے حوالے سے بول پڑے قومی کرکٹرز سے مبینہ فراڈ کا معاملہ، اسامہ میر اپنے ساتھ ہونیوالے فراڈ کے حوالے سے بول پڑے فوٹو: فائل قومی کرکٹرز سے مبینہ فراڈ کے معاملے پر پاکستانی لیگ اسپنر اسامہ میر اپنے ساتھ ہونیوالے فراڈ کے حوالے سے بول پڑے۔ لیگ اسپنر اسامہ میر نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے عبدالرحمان نامی شخص کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سیالکوٹ واپس پہنچ کر قانونی کارروائی کے لیے ہر دروازہ کھٹکٹاؤں گا۔ اس شخص نے فراڈ اور دھوکہ دہی کی ہے میں قانونی کارروائی کے لیے ہر سطح پرجاؤں گا، متعلقہ ادارے بھی تعاون کریں۔ اسامہ میر نے کہا کہ میں نے مجموعی طور پر 8 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کی۔ سرمایہ کاری کے بدلے منافع دینے کا معاہدہ پورا نہیں کیا گیا، میرے پاس تمام دستاویزات ہیں پیغامات کا تبادلہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ منافع ملا نہ رقم واپس دی گئی وعدے کیے جاتے رہے گارنٹی کے لیے پلاٹس کے دستاویزات دیے گئے وہ بھی فراڈ نکلے۔ اس شخص کے ساتھی بھی جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے ہیں پہلے وعدے کیے گئے اب رابطہ بھی نہیں کیا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹنر شپ کا جھانسہ دے کر کمپنی کا مالک کھلاڑیوں کا کروڑوں روپےلے اڑا ہے۔ اسامہ میر سمیت پاکستان کے کئی سرکردہ کرکٹرز شامل ہیں۔ اسامہ میر واحد کرکٹر ہیں جو فراڈ کے حوالے سے سامنے آئے ہیں بیشتر کرکٹرز کو خدشہ ہے کہ معاملہ سامنے لانے سے ان کے کروڑوں روپے ڈوب سکتے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے
کھیلپاکستان سپر لیگ 11 کیلئے بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سےجزوی این او سی جاری کیا گیا ہے__فوٹو: فائل پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 11 کے لیے بنگلا دیشی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا گیا۔ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی سیریز کی وجہ سےجزوی این او سی جاری کیا گیا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل کی وجہ سے بنگلا دیش کے مستفیض الرحمٰن کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے چھٹی مل گئی ہے، نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش میں 17 ، 20 اور 23 اپریل کو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے، ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 اپریل، 29 اپریل اور 2 مئی کو شیڈولڈ ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بنگلا دیش ٹیم کا کیمپ 27 مارچ سے شروع ہو گا۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق مستفیض الرحمٰن، پرویز حسین، شرف الاسلام، ناہید رانا، تنزید حسن اور ریشاد حسین کا پی ایس ایل میں معاہدہ ہے، بنگلا دیش کے پی ایس ایل میں کنٹریکٹڈ کھلاڑی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے، بنگلا دیش بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو جزوی این ا و سی جاری کیے ہیں۔ بی سی بی آفیشل کے مطابق کھلاڑیوں کو ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب رہنے کا کہا گیا ہے، ون ڈے سیریز ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے لیے بڑی اہم ہے، فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو دو حصوں میں این او سی دیا گیا ہے، مستفیض الرحمٰن کو 26 مارچ سے 12 اپریل اور 24 اپریل سے 3 مئی تک این او سی دیا گیا ہے، مستفیض الرحمٰن کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے استثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ بی سی بی آفیشل کا کہنا ہے کہ تنزید حسن، شرف الاسلام ناہید رانا اور ریشاد حسین کو 12 اپریل تک این او سی جاری ہوئے ہیں۔ پرویز حسین کو 21 اپریل تک پی ایس ایل کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔
اسلام آباد: لاہور قلندرز کے
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگا ہ پر کھلاڑیوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈنر میں لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے اراکین بھی افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔ واضح رہے اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشنگ کیمپ لگایا گیا تھا، کنڈیشنگ کیمپ کا تیسرا روز اسلام آباد میں ہونے والی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ لاہور قلندرز اسکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔
پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے
پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کو براہ راست سائن کر لیا ہے۔ فرنچائز نے اس پیش رفت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں شرف الاسلام کو زلمی کی جرسی میں پیش کیا گیا۔ ٹیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی آمد سے زلمی مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ شرف الاسلام 2021 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کے بعد سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں۔ وہ اب تک 14 ٹیسٹ، 40 ایک روزہ اور 69 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ خاصا تجربہ رکھتے ہیں، جہاں وہ 156 میچز میں 195 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی ان کی کارکردگی نمایاں رہی ہے اور وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ کے نمایاں وکٹ لینے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔ پی ایس ایل کا آئندہ ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا اور یہ شرف الاسلام کی لیگ میں پہلی شرکت ہو گی۔ اس سے قبل زلمی نے ابھرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد باسط کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا ہے تاکہ ٹیم کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ زلمی اپنی مہم کا آغاز 28 مارچ کو پنڈیز کے خلاف عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کرے گی۔
ایران کا ورلڈ کپ میچز امریکا
ایران کی فٹبال فیڈریشن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ورلڈ کپ میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے کے لیے فیفا سے بات چیت شروع کر دی ہے۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد ٹیم کی سیکیورٹی پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ایرانی ٹیم کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا تو ٹیم وہاں سفر نہیں کرے گی، اسی لیے میچز کو میکسیکو منتقل کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ آئندہ فٹبال ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونا ہے، جہاں ایران کے میچز لاس اینجلس اور سیئٹل میں شیڈول ہیں۔ دوسری جانب ایران کے وزیر کھیل نے بھی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کہا تھا کہ موجودہ حالات میں ٹیم کی شرکت مشکل ہو سکتی ہے، خاص طور پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر حملوں کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ تاہم ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی اور فی الحال ایرانی ٹیم کی شرکت برقرار ہے۔ فیفا کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ہاکی ورلڈکپ 2026 کے ڈراز
ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے ڈراز کا کا اعلان کردیا گیا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے۔ بھارت ،انگلینڈ اور ویلز کی ٹیمیں بھی گروپ ڈی کا حصہ ہیں ۔ ورلڈ کپ کے گروپ اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں۔گروپ بی میں میزبان بیلجیئم، جرمنی، فرنس اور ملائیشیا شامل ہیں، جبکہ گروپ سی میں آسٹریلیا، اسپین آئرلینڈ اور جنوبی فریقا شامل ہیں۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام کا کہنا ہے کہ ہاکی کا کھیل ملکوں درمیان فاصلوں کو کم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ رواں سال اگست میں بیلجیئم اور اور نیدر لینڈز میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 11کیلئے کوئٹہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کیلئےکوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ سعود شکیل کو پی ایس ایل 11کیلئے کوئٹہ کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد ٹیم ڈائریکٹر اور معین خان ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار ہیں۔ اقبال امام کو اسسٹنٹ کوچ اور وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ اعظم خان پاکستاں سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
افریقن فٹبال کنفیڈریشن
افریقن فٹبال کنفیڈریشن نے بڑا فیصلہ لے لیا جس کے تحت سینیگال افریقی چیمپئن نہ رہا۔ سی اے ایف نے مراکش کو 2025 افریقا کپ آف نیشنز کا فاتح قرار دے دیا۔ جنوری میں ہونے والے متنازع فائنل میں سینیگال نے فتح حاصل کی تھی، میچ کے دوران سینیگال نے ریفری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میدان چھوڑ دیا تھا ۔ سینیگال کے احتجاج کی وجہ سے 14 منٹ تک کھیل رُکا رہا تھا، مراکش نے میچ کی صورتحال پر افریقن فٹبال کنفیڈریشن میں اپیل کی تھی۔ سی اے ایف کے اپیل بورڈ نے مراکش کی اپیل کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا اور کہا ایونٹ قوانین کے آرٹیکل 84 کے مطابق فیلڈ چھوڑنا میچ فورفیٹ کرنے کے مترادف تھا۔ سی اے ایف کا کہنا ہے کہ میچ چھوڑ کر سینیگال کے پلیئرز نے آرٹیکل 82 کی خلاف ورزی کی اور اس عمل پر آرٹیکل 84 لاگو ہوتا ہے۔ آرٹیکل 84 کے تحت سینیگال نے میچ فورفیٹ کیا اور مراکش اس کا تین صفر سے فاتح ہوگا۔
فخر زمان نے اپنی فٹنس سے
قومی بیٹر فخر زمان نے اپنی فٹنس پر ہونے والے تبصروں پر خاموشی توڑ دی۔ فخر زمان نے سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس پر سابق کرکٹر عبدالرؤف کے تبصرے پر ردعمل دیا ہے۔ فخر زمان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں 50 اوور کی کرکٹ کیلئے 100 فیصد فٹ نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے عاقب جاوید کی بات بالکل ٹھیک تھی۔ فخر زمان نے مزید کہا کہ میں 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہوا۔ واضح رہے کہ سابق کرکٹر عبدالروف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی تصویر لگا کر سلیکشن کمیٹی کے بیان پر سوال اٹھایا تھا۔
ابرار کا سن رائزر لیڈز سے
کراچی: پاکستانی کرکٹر ابرار احمد کا دی ہنڈرڈ لیگ میں بھارتی ملکیتی فرنچائز سن رائزرز لیڈز کے ساتھ ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں معاہدہ بھارتی میڈیا کے ساتھ سابق بھارتی کرکٹرز کو بھی چبھنے لگا۔ بھارتی میڈیا کی تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا تعصب بھی کھل کر سامنے آگیا ہے۔ بھارتی اخبار کیلئے کالم میں انہوں نے زہرافشانی کرتے ہوئے کہا کہ ابرار احمد کو ملنے والی فیس بھارتیوں کے قتل میں مدد دے گی، وہ اپنی ملنے والی فیس میں سے پاکستانی حکومت کو ٹیکس دیں گے جس سے حکومت اسلحہ خریدے گی جو بلواسطہ طور پر بھارتی فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں استعمال ہوگا۔
سلمان علی آغا کے متنازع
بنگلا دیش کے خلاف شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر Marylebone Cricket Club (ایم سی سی) نے بیان جاری کر دیا۔ ایم سی سی کے مطابق سلمان علی آغا قوانین کے مطابق واضح طور پر رن آؤٹ تھے کیونکہ وہ کریز سے باہر تھے اور اس وقت گیند کھیل میں موجود تھی۔ ایم سی سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ایم سی سی نے مزید وضاحت کی کہ کھلاڑیوں کے درمیان ٹکراؤ ہونے سے گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہو جاتی اس لیے کھیل جاری سمجھا جاتا ہے۔ ایم سی سی نے یہ بھی کہا کہ اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلا دیش اپیل واپس لے سکتی تھی تاہم قوانین کے مطابق آن فیلڈ امپائرز کے پاس سلمان آغا کو آؤٹ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں تھا۔ یہ ماجرا کیا تھا؟ یاد رہے کہ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان علی آغا کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کردیا تھا جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان میں سخت ردعمل دیا تھا۔ بنگلا دیش کے خلاف 39 ویں اوور میں سلمان علی آغا 62 گیندوں پر 64 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جب محمد رضوان نے گیند سیدھی بولر کی جانب کھیلی، اس دوران آغا کریز سے باہر تھے اور بولر کو گیند دینا چاہی مگر مہدی حسن اسپورٹس مین اسپرٹ بھول گئے اور فوراً گیند اٹھا کر وکٹوں پر دے ماری۔ پویلین لوٹتے ہوئے سلمان علی آغا نے شدید غصے کا اظہار کیا جس پر بنگلا دیشی وکٹ کیپر لٹن داس بھی ناراض دکھائی دیے لیکن محمد رضوان ، امپائر اور ساتھی کھلاڑیوں نے اُنہیں سمجھا بجھا کر اُن کا غصہ ٹھنڈا کیا۔ واضح رہے کہ سلمان علی آغا کو اپنے اس جارحانہ انداز پر آئی سی سی کی جانب سے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تیسرا ون ڈے: پاکستان کی امپائ
پاکستان کرکٹ ٹیم نے میرپور میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے دوران امپائر کے متنازع فیصلے پر میچ ریفری نعیم راشد سے باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے آن فیلڈ امپائر کمار دھرماسینا کی جانب سے بنگلا دیش کو ایل بی ڈبلیو ریویو لینے کی اجازت دینے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ بنگلا دیش نے ریویو اس وقت لیا جب گیند کی ری پلے سٹیڈیم کی بڑی سکرین پر دکھائی جا چکی تھی۔ مذکورہ واقعہ تیسرے ون ڈے کے آخری اوور کی دوسری آخری گیند پر پیش آیا، جب پاکستان کو جیت کے لیے دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے، بنگلا دیش کے لیگ اسپنر رشد حسین کی گیند لیگ سائیڈ پر نکل گئی جسے امپائر نے وائیڈ قرار دیا۔
ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی
آسٹریلیا میں موجود ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی 4 فٹبالرز کے بعد کپتان نے بھی وطن واپس جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پناہ کی درخواست واپس لے لی۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا قنبری آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست سے دستبرار ہوگئی ہیں، زہرا قنبری جلد آسٹریلیا سے ملائیشیا روانہ ہوجائیں گی۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا میں اے ایف سی ایونٹ ختم ہونے کے بعد ایرانی ویمن فٹبال ٹیم کی 6 ممبران آسٹریلیا میں رک گئی تھیں۔ آسٹریلوی حکام نے ان پلیئرز کو سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ٹیم کی 6 میں سے 4 ممبران پہلے ہی اپنی درخواست سے دستبردار ہوچکی تھیں اور اب کپتان کی جانب سے درخواست واپس لینے کے بعد ایک فٹبالر ہی باقی رہ گئی ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک کے مطابق ایرانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور معاون عملے کو پناہ کی پیشکش کی تھی۔ یہ پیشکش اس خدشے کے پیش نظر کی گئی تھی کہ ٹورنامنٹ کے دوران ایرانی قومی ترانہ نہ گانے کی وجہ سے ایران واپس جانے پر انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کے 26 رکنی اسکواڈ میں سے 6 کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ایک رکن نے اپنے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آسٹریلیا کی پناہ کی پیشکش قبول کی تھی جب کہ باقی ایرانی وفد 9 مارچ کو سڈنی سے واپس ایران جانے کے لیے کوالالمپور روانہ ہو گیا تھا اور اب تک وہی موجود ہے۔ ایران کی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کا اسکواڈ آسٹریلیا سے روانہ ہونے کے بعد سے ابھی تک ملائیشیا ہی میں ہے۔
پاکستان سپر لیگ 11:
پاکستان سپر لیگ 11 کے لیے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کرلیے گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کے مطابق الزاری جوزف کو اسپینسر جانسن کی جگہ شامل کیا گیاہے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپنسر جوزف نجی وجوہات کےسبب پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کے اسپنسر جانسن کے ساتھ ڈائریکٹ سائننگ کی تھی۔
پی ایس ایل 11: ٹرافی حیدرآباد
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کی ٹرافی کا ٹور جاری ہے، حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد ٹرافی پھر کراچی لائی گئی۔ کراچی میں ٹرافی کو لیاری، سی وی اور میری ویدر ٹاور لے جایا گیا جہاں پر ٹرافی کا فوٹو شوٹ کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ٹرافی ٹور کی تصاویر جاری کردی۔ ٹرافی کو پی ایس ایل اینتھم کی ویڈیو شوٹ کے بعد دیگر شہروں میں بھی لے کر جایا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی تھی۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا، پہلی بار ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
کرکٹ کی روح کو چیلنج
لاہور: بنگلا دیش کے خلاف حالیہ میچ میں پاکستانی بیٹر سلمان علی آغا کے ایک غیر معمولی رن آؤٹ نے کرکٹ حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اگرچہ یہ آؤٹ کرکٹ کے قوانین کے مطابق تھا، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کھیل کی روایتی اسپورٹس مین شپ اور ’’اسپرٹ آف کرکٹ‘‘ کے خلاف تھا۔ کرکٹ کو طویل عرصے سے ’’جینٹل مین گیم‘‘ کہا جاتا ہے، جس کی بنیاد دیانت، احترام اور منصفانہ کھیل پر رکھی گئی ہے۔ مگر تاریخ گواہ ہے کہ مختلف مواقع پر ایسے واقعات پیش آئے جنہوں نے اس کھیل کی روح کو سوالات کے گھیرے میں لا کھڑا کیا۔ ان میں سب سے پہلے 33-1932 کی بدنام زمانہ باڈی لائن سیریز نمایاں ہے، جب انگلینڈ کے کپتان ڈگلس جارڈین نے آسٹریلوی بیٹرز کو ڈرانے کے لیے تیز باؤلرز کو جسم پر گیندیں پھینکنے کی حکمت عملی اپنائی۔ اس خطرناک اور غیر اسپورٹس مین شپ سمجھی جانے والی حکمت عملی نے دونوں ٹیموں کے تعلقات میں شدید تناؤ پیدا کر دیا تھا۔ 1979 میں آسٹریلوی بولر روڈنی ہاگ کو اس وقت آؤٹ قرار دیا گیا جب پاکستانی بیٹر جاوید میاندادنے ایک نو بال کے بعد گیند اٹھا کر اسٹمپس گرا دیے۔ اگرچہ پاکستان کے کپتان مشتاق محمدنے ہاگ کو واپس بلا لیا تھا، لیکن امپائروں نے دوبارہ انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔ 1981-82 کے آسٹریلیا دورے کے دوران ایک اور تنازع سامنے آیا جب آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈینس للی اور جاوید میانداد کے درمیان تلخ جھڑپ ہوئی۔ ایک موقع پر للی نے میانداد کو راستے سے ہٹانے کے لیے لات بھی ماری جس پر میانداد نے غصے میں بیٹ اٹھا لیا، تاہم کھلاڑیوں کی مداخلت سے معاملہ بڑھنے سے رک گیا۔ اسی سال ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان گریگ چیپل نے اپنے بھائی ٹرورچیپل کو آخری گیند انڈر آرم پھینکنے کی ہدایت دی تاکہ نیوزی لینڈ کو چھکا مارنے کا موقع نہ مل سکے۔ اس اقدام کو کرکٹ کی روح کے خلاف قرار دیتے ہوئے دنیا بھر میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ 1995 میں آسٹریلوی امپائرڈیرل ہئیر نے سری لنکا کے اسپنرمرلی دھرن کو 7 مرتبہ نو بال قرار دیا، یہ الزام لگاتے ہوئے کہ ان کا بازو غیر قانونی انداز میں مڑتا ہے۔ بعد میں سائنسی ٹیسٹوں سے ثابت ہوا کہ مرلی دھرن کے کہنی کے جوڑ میں پیدائشی ساختی فرق موجود ہے اور ان کی بولنگ ایکشن قانونی ہے۔
فاسٹ بولر زمان خان انجری
فاسٹ بولر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث ان کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ میں انجرڈ ہوئے، اُن کے کاندھے کا جوڑ اترا ہے۔ پی سی بی نے زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، پاکستاں کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ میں شامل تھے۔
بنگلادیش کیخلاف متنازع
پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں متنازع رن آؤٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مخالف کھلاڑی کی جگہ ہوتے تو بالکل مختلف فیصلہ کرتے۔ ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے آغا سلمان کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کردیا تھا جس پر پاکستانی بیٹر نے میدان سے باہر جاتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ سابق پاکستانی کرکٹرز رمیز راجا اور حمد حفیظ نے بھی بنگلادیش کے کپتان کی اس حرکت کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا تھا اور اس عمل پر مہدی حسن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں آغا سلمان نے کہا کہ قانون کے مطابق میران رن آؤٹ درست تھا لیکن میرے خیال میں اس موقع پر اسپورٹس مین اسپرٹ کو ترجیح دینی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اس صورتحال میں ہوتے تو شاید مختلف فیصلہ کرتے، انہیں لگا تھا گیند پیڈ اور بیٹ سے لگنے کے بعد ڈیڈ ہو چکی ہے، اسی لیے وہ گیند ڈیڈ سمجھ کر واپس بولر کو دینے کی کوشش کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے 47.3 اوورز میں 274 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری تھی کہ بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔ بارش کے بعد میچ شروع ہوا تو بنگلادیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم 23.3 اوورز میں 114 رنز بنا سکی اور پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 128رنز سے کامیاب ہو گیا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان زمبابوے وائٹ بال
لاہور: پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان وائٹ بال سیریز کو ری شیڈول کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل اور دورہ بنگلا دیش کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان زمباوے وائٹ بال کرکٹ سیریز شیڈول کے مطابق نہیں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف ٹی پی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اپریل مئی میں شیدولڈ ہے، رواں برس کے آخر میں سیریز کے لیے ونڈو نکالنے پر بات چیت ہو رہی ہے، ممکنہ طور پر وائٹ بال سیریز کو آئند ہ برس کے لیے بھی ری شیڈول کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپریل میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ہو رہا ہے اور مئی میں پاکستان نے بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے جہاں پاکستان ٹیم نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بنگلا دیش میں پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کا اختتام 20 مئی کو ہوگا، مئی کے آخر میں آسٹریلیا نے پروگرام کے مطابق ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔
دی ہنڈرڈ لیگ پلیئرز آکشن:
انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ 2026 کی پلیئر آکشن میں آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا۔ انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈرڈ میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو رجسٹر کرایا تھا تاہم اب تک صرف 2 پاکستانی کھلاڑی ہی منتخب ہوئے ہیں۔ پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرا ر احمد کو انڈین پریمیئر لیگ سے منسلک فرنچائز سن رائزرز لیڈز نے 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں سائن کر لیا۔ اس کے علاوہ برمنگھم فیونکس نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 5 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) میں خرید لیا۔ نیلامی سے پہلے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ بھارت سے جُڑا ہوا کوئی گروپ انگلش ٹورنامنٹ کیلئے کسی پاکستانی کھلاڑی کو نہیں خریدے گا لیکن سن رائزرز لیڈز نے یہ بات غلط ثابت کردی جس کےبعد سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا ۔ انڈین پریمیئر لیگ سن رائزرز حیدر آباد اور دی ہنڈرڈ لیگ میں سن رائزرز لیڈز کی کو اونر کاویا مران کو تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کاویا نے پاکستانی کھلاڑی ابرار احمد کو کیوں ٹیم میں لیا ہے۔
سلمان مرزا نے جھوٹی خبر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس چینل اور صحافی کو غلط خبر چلانے پر بھیجا گیا۔ سلمان مرزا نے سوشل میڈیا پر لیگل نوٹس جاری کرکے تصدیق کی۔ لیگل نوٹس میں سلمان مرزا نے مذکورہ صحافی اور چینل سے معافی مانگنے اور چینل کےتمام پلیٹ فارم سے خبر ڈیلیٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ 7 دن کے اندر اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو قانونی کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی نے اپنی خبر میں سلمان مرزا پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کینڈی کے ہوٹل میں خاتون سے بدتمیزی کا الزام لگایا تھا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر مصدقہ اور گمراہ کن قرار دیا تھا۔ بورڈ نے کہا کہ بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں نشر کرنا بدنیتی اور غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے اور اس معاملے پر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے
نیوزی لینڈ کرکٹ نے کوچز لوک رونکی اور جیک اورم کو پی ایس ایل کے لیے چھٹی دے دی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے لیے لوک رونکی اور جیکب اورم کو چھٹی دی گئی۔ لوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ جب کہ جیکب اورم اسسٹنٹ کوچ ہیں، کیوی ٹیم کے کوچز ساؤتھ افریقا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ بنگلا دیش مس کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے مائیک سینڈل کا کہنا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم کو کوچنگ کا موقع ملنے پر سپورٹ کرتے ہیں، نیوزی لینڈ سے باہر کوچنگ سے ان کے تجربے اور مہارت میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوچنگ سے حاصل کیے گئے تجربے سے نیوزی لینڈ کو فائدہ ہو گا ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کرکٹ نے لوک رونکی اور جیکب اورم کے متبادل کوچز کا اعلان کر دیا ہے۔
کرپشن کے الزامات:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین کھلاڑی جیون سیئرلز، ٹیم آفیشل چترانجن راٹھور اور ٹریون گرفتھ کو معطل کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی اور دو ٹیم آفیشلز اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرمعطل کیے گئے ہیں، بارباڈوس میں ہونے والے بم ٹین لیگ میں کرپشن کے الزامات پر انہیں معطل کیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق تینوں افراد پرفکسنگ یا اس کی سازش،جرم پراکسانےاورتحقیقات میں عدم تعاون کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریون گرفتھ کوآئی سی سی کوڈ کی خلاف ورزی کی تحقیقات میں عدم تعاون پربھی چارج کیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق تینوں افراد کو ہر طرز کی کرکٹ کی سرگرمیوں سے معطل کردیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی انگلینڈ میں
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانے والی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے دا ہنڈریڈ آکشن سے ایک روزہ قبل دستبرداری اختیار کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی میں ہونے والی ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریزکےباعث فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے دی ہنڈریڈ سے دستبرداری اختیار کی ہے۔
پاکستان کا کوئی کرکٹر کرکٹ
پاکستان کا کوئی کرکٹر کرکٹ ویب سائٹ کا 2025 کا ایوارڈ نہ جیت سکا۔ کرکٹ ویب سائٹ نے ایوارڈز 2025 جیتنے والے مردو خواتین کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی۔ ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں 8 بھارتی، 3 آسٹریلوی اور 2 ساؤتھ افریقی کرکٹر شامل ہیں جبکہ بنگلا دیش اور افغانستان کے ایک ایک کرکٹر نے ایوارڈ جیتا ہے۔ 2025 میں آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے تمام کیٹیگریز میں ایوارڈز جیتے۔ ٹیسٹ بیٹنگ ایوارڈ ایڈن مارکرم، ٹیسٹ بولنگ ایوارڈ مچل اسٹارک نے جیتا، ون ڈے بیٹنگ ایوارڈ ابراہیم زدران اور بولنگ ایوارڈ ورون چکرورتھی نے حاصل کیا۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ ایوارڈ فل سالٹ اور بولنگ ایوارڈ کلدیپ یادیو نے حیتا، ٹی ٹوئنٹی لیگز بیٹنگ مچل اوون اور ٹی ٹوئنٹی لیگ بولنگ کا ایوارڈ تسکین احمد کو ملا۔ اسی طرح مینز کپتان کا اعزاز جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما نے حاصل کیا، ویمنز ون ڈے بیٹنگ جمیمہ روڈ ریگز اور ون ڈے بولنگ میں دیپتی شرما نے ایوارڈ جیتا۔ ادھر ویمنز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ سمرتی مندھنا اور بولنگ میں شری چرانی نے ایوارڈ جیتا، ویمنز ٹی ٹوئنٹی لیگ بیٹنگ ہرمن پریت کور اور بولنگ میں کرانتی گود نے ایوارڈ جیتاجبکہ ویمنز کپتان کا ایوارڈ ہرمن پریت کور اور ڈیبیو ایوارڈ شری چرانی کے نام رہا۔
پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو دوست کے ساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت کا جشن ہاردک پانڈیا نے اپنی دوست مہیکا شرما کے ساتھ گراؤنڈ میں منایا، بھارتی کرکٹر کا بھارتی جھنڈا لپیٹ کر خاتون دوست کے ساتھ جشن منانا فحش عمل قرار دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واجد خان ایڈووکیٹ نے ہاردک پانڈیا کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ہاردک نے ترنگا کو جسم پر لپیٹا اور گراؤنڈ میں فحش عمل کے مرتکب ہوئے۔ وکیل نے استدعا کی ہے کہ پانڈیا کے خلاف جھنڈے کی توہین کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، وکیل واجد خان نے پونے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہاردک پانڈیا کا عمل متعلقہ قانون کی خلاف ورزی ہے، کرکٹر کے عمل کی وجہ سے قانونی کارروائی ہونی چاہیے، قومی جھنڈے کے وقار کا خیال رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ واجد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیشنل فلیگ ایکٹ 1971 کے سیکشن ٹو کے تحت قومی جھنڈے کا وقار لازمی ہے، میری درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے، دیکھتے ہیں کیا کارروائی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست دینے کے بعد جشن کے دوران ہاردک پانڈیا کی دوست مہیکا شرما گراؤنڈ میں موجود تھیں۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔ صاحبزادہ فرحان 7 میچز میں 383 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے چار ، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا کے دو، دو پلیئرز شامل ہیں، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے بھی ایک، ایک پلیئر کو شامل کیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈکا کوئی پلیئر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے سنجو سیمسن، ایشان کشن، پانڈیا اور بمراہ شامل ہیں۔ انگلینڈ کے ول جیکس اور عادل رشید ٹیم کا حصہ ہیں، ساؤتھ افریقا کے لنگی اینگیڈی اور مارکرم شامل ہیں۔ زمبابوے کے بلیسنگ مزرابانی اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی شامل ہیں۔ امریکا کے شاڈلے وان شاک وک کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
جب محمد سراج ٹرافی مسجد نہیں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو مندر پہنچانے پر لوک سبھا کے رکن اور سابق کرکٹر کرتی آزاد نے سخت تنقید کی ہے۔ کرتی آزاد نے کہا کہ بھارت کو شرم آنی چاہیے، جب بھارت 1983 ورلڈکپ جیتا تو اُس ٹیم میں ہندو ، مسلمان، سکھ اور عیسائی کرکٹرز شامل تھے، وہ ٹرافی بھارت لائی گئی تھی۔ کرتی آزاد نے سوال اٹھایا کہ فاتح ٹیم نے بھارت کی نمائندگی کی، سوریا کمار اور جے شاہ کی نہیں، جب محمد سراج ٹرافی کو مسجد نہیں لے جاسکتے ، سنجو سیمسین چرچ نہیں لے کر گئے تو ٹرافی مندر کیوں لے جائی گئی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے کسی ایک مذہب کی نہیں، آئی سی سی کے صدر جے شاہ ٹرافی کے ہمراہ مندر کس حیثیت میں گئے؟ واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو اپنے ہی ملک سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
بھارتی بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے 131 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، انعامی رقم کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو دی جائے گی۔ 2024 میں روہت شرما کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی بورڈ نے ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے بھی 2.34 ملین ڈالر ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ملی ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل
بھارت کے اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں بھارت نے سنجو سیمسن کی شاندار بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ کو ریکارڈ 256 رنز کا ہدف دیا ہے۔ یہ اب تک کے تمام مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کا سب سے بڑا ہدف ہے۔ سنجو سیمسن نے 8 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 89 رنز کی اننگ کھیلی۔ یہ سنجو سیمسن کی اس ورلڈکپ کی مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سپر 8 کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور پھر سیمی فائنل میں بھی انگلینڈ کے خلاف نصف سنچری بنائی تھی۔ آج کی نصف سنچری کے ساتھ سنجو سیمسن آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل اور فائنل دونوں میں نصف سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ان سے قبل صرف شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی موجود تھے۔ شاہد آفریدی نے 2009 کے ورلڈکپ میں جب کہ کوہلی نے 2014 کے ورلڈکپ میں یہ کارمانہ سرانجام دیا تھا۔ اس کے علاوہ سنجو سیمسن آج ایک اور ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے۔ وہ 89 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے آج ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا ریکارڈ توڑا۔ مارلن سیموئلز نے 2016 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف 85 رنز بنائے تھے جب کہ کین ولیمسن نے 2021 کے ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 85 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔
ورلڈکپ فائنل: بھارت نیوزی لینڈکو
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا۔ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے سنجو سیمسن، ایشان کشن اور ابھیشک شرما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ سنجو سیمسن نے46 گیندوں پر 89، ایشان کشن نے24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے21 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شیوام دوبے 8 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3، میٹ ہنری اور رچن وریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 256 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب ٹم سائفرٹ نے 52 اور کپتان مچل سینٹنر نے 43 رنز کے ساتھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم بھارت کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے ٹیم کو فتح نہ دلواسکے۔ بھارت کی جانب سے بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ بھارت ٹی20 ورلڈکپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل بھارت نے 2024 اور 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتا تھا۔ یوں وہ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔
پی ایس ایل کے گیارہوں ایڈیشن
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہوں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔ سامنے آنے والے مجوزہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور میں لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان ہو گا۔ تین مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی لاہور کرے گا، پہلا کوالیفائر راولپنڈی میں رکھا گیا ہے۔ ایونٹ میں شریک تمام 8 ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات سات میچز اور دوسرے مرحلے مزید تین تین میچز کھیلیں گی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان بنگلادیش ون ڈے سیریز میں نعیم الرشید میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے۔ دوسری جانب سیریز کیلئے کماردھرماسینا، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، غازی سہیل، تنویراحمد اور مسعود الرحمان آن فیلڈ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان بنگلا دیش کے درمیان3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقی کھلاڑی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کیویز کے ہاتھوں شکست کے بعد جنوبی افریقا کے کھلاڑی ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برہم ہوگئے۔ جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے ابھی تک ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا، انگلینڈ کی ٹیم ہم سے پہلے واپس جارہی ہے۔ کوئنٹن ڈی کوک نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر نے بھی کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہوئی اس کے لیے چارٹرڈ طیارہ کروایا گیا، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو کولکتہ میں ابھی بھی جواب کا انتظار ہے۔ ڈیوڈ ملر نے کہاکہ آئی سی سی کو انگلینڈ کی ٹیم کے لیے چارٹرڈ طیارہ انتظام کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا اور ویسٹ انڈیز ٹیم 7 جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 دنوں سے انتظار کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر تنقید کر چکے ہیں۔
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر:
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر راؤنڈ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ مصر کے شہر اسماعیلہ میں ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائیر کا فائنل انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہوا پہلے کواٹر میں کوئی ٹئم گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں انگلینڈ نے گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ تیسرے کوارٹر میں انگلینڈ کے سیموئل ہوپر نے لگاتار دو گول کرکے پوزیشن مضبوط کرلی۔ پاکستان کے رانا ولید نے گول کرکے خسارہ کم کیا تاہم آخری کواٹر میں انگلینڈ نے چوتھا گول کرکے ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستان کی ایونٹ میں دوسری پوزیشن رہی، پاکستان اس ایونٹ میں لگاتار چار میچ جیت کر پہلے ہی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے، ورلڈ کپ رواں سال 14 اگست سے بیلجیم اور نیدرلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگ 25 سے 27 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونا تھی تاہم آئی سی سی میٹنگ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔ ویب سائٹ کا بتانا ہے کہ آئی سی سی میٹنگ کا اب اپریل میں ہونے کا امکان ہے تاہم نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے تمام اراکین کو میٹنگ ملتوی ہونے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی میٹنگ کا اب کسی دوسرے وینیو پر ہونے کا امکان ہے۔ آئی سی سی کے آفیشلز آج احمد آباد میں انڈیا نیوزی لینڈ فائنل دیکھیں گے، نیوزی لینڈ کرکٹ کے چئیرمین راجر ٹوز بھی فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔
5 گیندوں پر 5 وکٹیں،
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے 5 گیندوں پر 5 وکٹیں لیکر نئی تاریخ رقم کردی۔ فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تاریخ رقم کی اور پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔ بریٹ رینڈل نے 25 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیرئیر کی بہترین بولنگ ہے، یہ نیوزی لینڈ کی ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل ڈسٹرکٹس کی بھی بہترین بولنگ پرفارمنس ہے۔ بریٹ رینڈل نے نیپئیر میں پلنکٹ شیلڈ کے میچ کے دوسرے روز ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف لگاتار 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بریٹ رینڈل کی لگاتار پانچ وکٹوں میں نیوزی لینڈ کے اوپنر جیت راول اور فاسٹ باولر کرسٹین کلارک بھی شامل تھے۔ اس سے قبل پانچ گیندوں پر پانچ وکٹوں کا ریکارڈ پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قائم ہو چکا ہے، یہ ریکارڈ آئر لینڈ کے انٹرنیشنل کرکٹر کرٹس کیمفر نے ڈومیسٹک انٹر پروونشل میچ میں قائم کیا تھا۔ سینٹرل ڈسٹرکٹس کے 373 رنز کے جواب میں بریٹ رینڈل کی بولنگ کے باعث ناردرن ڈسٹرکٹس 82 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بریٹ رینڈل نے 6 وکٹیں 8 گیندوں اور 7 وکٹیں 12 گیندوں پر حاصل کیں۔
فاسٹ بولر سلمان مرزا کا
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے ایک نجی نیوز چینل کی جانب سے نشر کی جانے والی خبر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے سری لنکا کے دورے کے دوران پاکستانی کھلاڑی نامناسب رویے میں ملوث تھے اور ہوٹل انتظامیہ نے اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو باضابطہ شکایت بھی کی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ مبینہ واقعے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے معاملے کا جائزہ لیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کھلاڑی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر مصدقہ اور گمراہ کن قرار دیا۔ بورڈ نے کہا کہ بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں نشر کرنا بدنیتی اور غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے اور اس معاملے پر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ بعد ازاں فاسٹ بولر سلمان مرزا نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے خبر کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ میڈیا میں ایک بے بنیاد خبر گردش کر رہی ہے اور وہ اس قسم کی سستی صحافت کی مذمت کرتے ہیں، کوئی بھی میڈیا ہاؤس غیر تصدیق شدہ خبر نشر نہیں کرسکتا۔ سلمان مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے چکا ہے اور وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
پاکستان نے جاپان کو شکست
پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ گول کیپر علی رضا نے پنالٹی اسٹروک روک کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا جو گول کیپر علی رضا نے روک کر پاکستان کو اہم جیت دلادی۔پاکستان کی جانب سے سفیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے گول کیے۔ ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان نے 8 سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم 2018 کے بعد پھر ورلڈ کپ کھیلے گی ۔ پاکستان پچھلے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔ واضح رہے کہ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 ، 14 سے 30 اگست تک بلیجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ
بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل سے قبل توہم پرستی اور وہم کا شکار ہوگئی جس کے باعث بھارتی ٹیم کا احمد آباد میں ہوٹل ہی تبدیل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے بھارتی ٹیم نے ہوٹل تبدیل کردیا گیا ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے بھارتی ٹیم نے جس ہوٹل میں قیام کیا تھا، اب اس ہوٹل میں قیام نہیں کیا۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لہٰذا شکست کی وجہ سے ہوٹل تبدیل کیا گیا، ممکنہ طور پر یہ حد سے زیادہ توہم پرستی اور وہم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے ایک اہم اسپورٹ اسٹاف رکن ہر وینیو پر ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا مانگتے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کی کامیابی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن سہولت مہیا کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل ممبئی میں ٹریننگ سیشن چاند گرہن کے اثرات سے محفوظ رہنے کیلئے45منٹ تاخیر سے شروع کیا تاہم ہوٹل کی تبدیلی کے حوالے سے باضابطہ طور پر نہیں بتایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم اب اس ہوٹل میں نہیں جہاں رہائش پذیر ہوتے ہوئے بھارت کو ورلڈ کپ 2023 کے فائنل اورجنوبی افریقا سے سپر 8 مرحلے میں شکست ہوئی تھی۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کے ممکنہ طور پر ریڈ پچ پر فائنل کھیلنے کا امکان ہے، 2 ہفتے قبل احمد آباد میں بلیک پچ پر اسے جنوبی افریقا سے شکست ہوئی تھی، احمد آباد میں وینیو پر ریڈ پچ بلیک پچ اور ریڈ اور بلیک مٹی کے مکسچر کی پچز دستیاب ہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ممبئی میں سیمی فائنل ریڈ مٹی کی پچ پر کھیلا گیا تھا جہاں بھارتی میڈیا کی بیٹنگ کامیاب رہی تھی، احمد آباد کے وینیو کو بھارتی ٹیم کیلئے ان لکی قرار دیا جاتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ احمد آباد کے وینیو پر اب بھارتی ٹیم کے لیے منظر نامہ تبدیل کر کے قسمت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم ہوم ٹیم کے ڈریسنگ روم کی بجائے مہمان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا انتخاب کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی سے دوچار ہونے والی ٹیم میں کوئی اکھاڑ پچھاڑ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی فارمیٹ میں کپتان اور کوچ تبدیل نہیں ہوگا کیونکہ ماضی کے برعکس کرکٹ بورڈ پالیسیوں میں تسلسل کا خواہش مند ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن معاہدے کے مطابق کام جاری رکھیں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتان سلمان علی آغا اور ون ڈے فارمیٹ میں کپتان شاہین آفریدی کو بورڈ نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ ماضی کی شکستوں کے بعد کوچ اور کپتان کو ہٹانے کے بجائے انہیں اعتماد دینا چاہتا ہے جب کہ مستعفی ہونے والے سلیکٹر علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کے استعفے کے بعد خالی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ابوظبی سے واپسی پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 2 سابق کپتانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے جس کے مطابق مصباح الحق اور سرفراز احمد قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بن گئے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق برقرار ہیں اور اب قومی سلیکشن کمیٹی 4 اراکین پر مشتمل ہے۔ خیال رہے کہ علیم ڈار نے 3 روز قبل سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2026:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد کیے جانے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔ صاحبزادہ فرحان نے 7 میچز میں 76.60 کی اوسط اور 160.25کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 383 رنز بنا ئے جبکہ انہوں نے 6 اننگز میں 383 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں اسکور کیں، وہ ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے والے واحد بیٹر ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے انڈیا کے سنجو سیمسن بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس، جنوبی افریقا کے لونگی نگیدی اور ایڈن مارکرم بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا ، ٹم سیفرٹ اور امریکا کے شاڈلے فن سکولویک کو بھی بہترین کھلاڑیوں میں نامزد کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی اختتامی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پورٹو ریکو کے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ سے قبل اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل 8 مارچ کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ علاہ وازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد کیے جانے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔
فاسٹ بولر سلمان مرزا کا
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے ایک نجی نیوز چینل کی جانب سے نشر کی جانے والی خبر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے سری لنکا کے دورے کے دوران پاکستانی کھلاڑی نامناسب رویے میں ملوث تھے اور ہوٹل انتظامیہ نے اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو باضابطہ شکایت بھی کی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ مبینہ واقعے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے معاملے کا جائزہ لیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کھلاڑی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر مصدقہ اور گمراہ کن قرار دیا۔ بورڈ نے کہا کہ بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں نشر کرنا بدنیتی اور غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے اور اس معاملے پر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ بعد ازاں فاسٹ بولر سلمان مرزا نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے خبر کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ میڈیا میں ایک بے بنیاد خبر گردش کر رہی ہے اور وہ اس قسم کی سستی صحافت کی مذمت کرتے ہیں، کوئی بھی میڈیا ہاؤس غیر تصدیق شدہ خبر نشر نہیں کرسکتا۔ سلمان مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے چکا ہے اور وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
بنگلادیش سے سیریز کیلئے
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش سے سیریز کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے شاہین آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ قومی ون ڈے ٹیم سے صائم ایوب،بابر اعظم، فخر زمان، حسیب اللہ اور حسن نوازکو ڈراپ کردیاگیا ہے۔ 15 رکنی اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور معاذ صداقت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز 11سے 15مارچ ڈھاکا میں ہوگی۔
شعیب ملک نے چوتھی شادی
سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔ شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو نجی رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاکہ اپنے خاندان کا احترام برقرار رکھا جا سکے۔ تاہم ان کی خاموشی کو بعض لوگ اپنی سہولت کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ یہ 2023 کے آغاز کی بات ہے جب ان کی پہلی شادی ختم ہوئی۔ باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اپنے بچے کی پرورش میں مشترکہ کردار ادا کریں گے۔ اسی کے بعد انہوں نے دوبارہ شادی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری دوسری شادی کے بعد، کچھ لوگوں نے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، مجھے ان افراد سے جوڑ کر جن سے میرا کبھی تعارف بھی نہیں ہوا۔ میری ذاتی زندگی کے حوالے سے بغیر اجازت غیر مصدقہ کہانیاں لکھی گئی ہیں۔ لوگوں نے میری بیوی کو بھی ایسے معاملات میں نشانہ بنایا جن میں وہ کبھی ملوث نہیں رہی، اور یہ میرے لیے ناقابل قبول ہے۔ شعیب ملک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں کی تصدیق کیے بغیر انہیں پھیلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں ایسے بے بنیاد دعوے جاری رہے تو وہ قانونی راستہ اختیار کر کے اپنے حق کا تحفظ کریں گے۔
ایرانی حملوں کا خوف،
ایرانی حملوں کے بعد پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی دارالحکومت ریاض چھوڑ دیا۔ اور نجی طیارے کے ذریعے میڈرڈ روانہ ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کا نجی طیارہ رات تقریباً 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا۔ اور تقریباً ایک بجے میڈرڈ پہنچ گیا۔ فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرا۔ رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے نجی طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ ہے۔ رونالڈو ریاض میں اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کے ساتھ مقیم تھے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ان کا خاندان بھی اسی پرواز میں موجود تھا یا نہیں۔
شاہد آفریدی کی پی سی بی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر جرمانہ کرنا چھوٹی سوچ ہے۔ پی سی بی کو کارکردگی کی بنیاد پر سخت اور دیرپا فیصلے کرنا ہوں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر زیرگردش 50 لاکھ روپے جرمانے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ صرف مالی جرمانہ عائد کرنا مؤثر اقدام نہیں۔ بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر سخت اور دیرپا فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ انہیں قومی ٹیم سے نکال کر فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھیجا جائے۔ تاکہ وہ اپنی فارم بحال کر سکیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بعض کھلاڑی کم از کم دو سال تک دوبارہ قومی ٹیم میں واپسی کے مستحق نہیں۔ اور اسی نوعیت کی سخت سزائیں ٹیم میں بہتری لا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسکواڈ میں تبدیلی ناگزیر ہے۔ اور جن کھلاڑیوں کو آرام کی ضرورت ہے انہیں مناسب وقت دیا جائے۔
سرفراز احمد کو پاکستان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، وہ پاکستان کی بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں ذمے داریوں کا آغاز کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا، اظہر محمود جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ تھے۔ پاکستان ٹیم مئی میں بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے شروع ہو گا۔ سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا تھا جن کی سربراہی میں ٹیم نے ایشیا کپ جیتا تھا جبکہ حال ہی میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے بھی سرفراز احمد نے مینٹور کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔
فخر زمان بنگلادیش کے
پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث دورہ بنگلا دیش سے باہر ہوگئے۔ فخر زمان فٹنس حاصل کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ری ہیب کریں گے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان ٹیم بنگلا دیش کا دورہ کرے گی جس میں 3 ون ڈے میچز شامل ہیں۔ پاکستان ون ڈے ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکاپہنچے گی اور 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جس کے بعد پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا اور یہ تمام میچز شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ یہ جولائی 2025 کے بعد پاکستان کا بنگلادیش کا دوسرا دورہ ہوگا، جولائی 2025 میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بنگلادیش نے جیتی تھی۔ مئی/جون 2025 میں بنگلا دیش نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 3 صفر سے جیتی تھی۔ خیال رہے کہ یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش پر خطے میں پائی جانے والی کشیدگی اثر انداز ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کی وجہ سے سفری خطرات اور خدشات نہ بڑھے تو ٹور شیڈول کے مطابق متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مضبوط ٹیم کی تشکیل کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ ٹی 20 فارمیٹ کے انڈر پرفارمرز کو باہر کیا جاسکتا ہے، صائم ایوب، بابر اعظم اور محمد نواز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے پر غور ہوگا۔
معروف پاکستانی کرکٹر نے
قومی کرکٹر عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور ایک بار پھر پاکستان ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان قادر کچھ عرصہ قبل آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے، جہاں انہوں نے کرکٹ کھیلنے کے دوران اپنے مستقبل کے حوالے سے دوبارہ غور کیا۔ انہوں نے اکتوبر 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم اب انہوں نے اس فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ عثمان قادر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ ان کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلنے کے دوران انہیں احساس ہوا کہ ان کے اندر اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ باقی ہے اور وہ مزید کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیگ اسپنر نے واضح کیا کہ وہ ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے ٹیم میں واپسی چاہتے ہیں۔ کرکٹ حلقوں میں ان کے اس فیصلے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شائقین بھی ان کی ممکنہ واپسی پر پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر عثمان قادر مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارم کرتے ہیں تو وہ قومی ٹیم کے لیے ایک مؤثر آپشن ثابت ہو سکتے ہیں۔
ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی
ورلڈکپ میں غیر متاثر کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی پر ہر کھلاڑی کو کم از کم پچاس پچاس لاکھ روپے جرمانہ کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے سینئر افسران نے بھارت کے خلاف میچ کے فوراً بعد ہی جرمانوں کی تجویز پیش کر دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر جرمانے کا مقصد ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا اور آئندہ کے لیے سخت پیغام دینا ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں ہر ممکن سہولت اور سپورٹ فراہم کی گئی، جبکہ کھلاڑیوں کو مہنگے پی ایس ایل کنٹریکٹس بھی دلوائے گئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق عالمی کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی توقعات کے برعکس رہی اور سینئر کھلاڑی بھی نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی
ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے رکن علیم ڈار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص حکمت عملی، اسکواڈ کے انتخاب اور کارکردگی پر تنقید کے بعد سلیکشن کمیٹی شدید دباؤ میں تھی۔ کرکٹ حلقوں میں اس پیش رفت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر مزید فیصلے بھی کیے جا سکتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے داماد
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سخت تنقید کی ہے۔ شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین اتنے عرصے سے کھیلنے کے باوجود یہ نہیں سمجھ پا رہے کہ آخری اوور کس طرح کھیلنا ہے اور متعدد بار رہنمائی کے باوجود بار بار غلطیاں کر رہے ہیں۔ سابق کپتان نے واضح کیا کہ رائٹ ہینڈر کے خلاف بالنگ میں بنیادی غلطیاں ہو رہی ہیں، جیسے راؤنڈ دا وکٹ بال کا غلط استعمال اوروکٹوں کے اندرغلط بالنگ، یہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک ہی غلطی بار بار دہرائی جا رہی ہے اور بولرز اب تک ان باتوں کونہیں سمجھ سکے۔
ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر
کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوچ علیم ڈار قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیسن کے اختیارات اور عاقب جاوید کی خاموشی پر پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر فور مرحلے میں بدترین پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم کے ایونٹ سے آؤٹ ہونے پر قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن علیم ڈار نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں مصباح الحق بھی خاموش ہیں، اور عاقب جاوید کوچ مائیک ہیسن کی ہر بات میں ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔ انتہائی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم ڈار کا شکوہ ہے کہ سلیکٹرز پاکستان کے بہترین 20 کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہیں، پھر کپتان اور کوچ غلط 15 کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر پلیئنگ الیون میں بھی غلط منتخب کی جاتی ہے، سلیکٹرز تو صرف تنقید کے لیے رہ جاتے ہیں۔ آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں علیم ڈار نے سابق کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کی بنا پرفارمنس اسکواڈ میں شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، لیکن کپتان سلمان علی آغا جن کی بطور کپتان علیم ڈار کی نظر میں اسکواڈ جگہ ہی نہیں بنتی، انھوں نے اور بالخصوص عاقب جاوید نے کوئی مزاحمت نہیں دکھائی اور کوچ مائیک ہیسن نے کھلم کھلا سلیکشن معاملات میں صرف اپنی چلائی۔ علیم ڈار نے وکٹ کیپر عثمان خان کی جگہ تجربے کار وکٹ کیپر محمد رضوان کو نمبر چھ پر کھلانے کی تجویز پیش کی تھی، ان کا مؤقف تھا کہ اگر شاداب اور بابر بغیر کسی پرفارمنس کے ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں تو محمد رضوان کو بھی ایک اور موقع ملنا چاہیے۔ علیم ڈار کا ماننا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کرکٹ سے بہت عزت دی ہے، وہ کٹھ پتلی بن کر کام نہیں کرنا چاہتے ،بہتر ہے وہ مستعفی ہو جائیں ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان اب بھی تمام بیٹرز سے آگے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں، وہ 383 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، اس فہرست میں زمبابوے کے برین بیننٹ 292 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ ایڈن مارکرم 268 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چوتھی پوزیشن پر ویسٹ انڈیز کے شمرون ہیں انہوں نے 248 رنز بنائے ہیں۔ پانچویں نمبر پر بھارت کے سوریا کمار یادیو ہیں انہوں نے 231 رنز بنا رکھے ہیں، اس فہرست کو دیکھا جائے تو صاحبزادہ فرحان، زمبابوے کے برین بیننٹ اور ویسٹ انڈیز کے شمرون ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 کے گروپ 1 کے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کلکتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 40، جیس ہولڈر نے 37، رومان پاول نے 34 اور شائی ہوپ نے 32 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے 196 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارت کی جانب سے سنجو سیسمن 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ تلک ورما نے 27 اور ہاردک پانڈیا نے 17 رنز بنائے۔ اس میچ کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے بعد بھارت نے بھی سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ 4مارچ کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے جب کہ 5 مارچ کو بھارت اور انگلینڈ دوسرے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
امریکی حملےکے بعد
امریکی فضائی حملے کے بعد ایران نے ورلڈ کپ فٹبال سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا۔ ایران نے ایشیائی کوالیفائنگ کے گروپ میں پہلی پوزیشن کے ساتھ مسلسل چوتھی مرتبہ ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔ خیال رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ میں شرکت مشکل دکھائی دیتی ہے۔ ورلڈ کپ میں ایران کو 107 دن بعد لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلنا ہے۔ دوسری جانب فیفا حکام کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور محفوظ ورلڈکپ ان کی اولین ترجیح ہے۔ ایران گروپ جی میں بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور مصر کے ساتھ شامل ہے اور اگر ایران اور امریکا اپنے اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہے تو 3 جولائی کو ڈیلاس میں ان کا مقابلہ ہوسکتا ہے۔
ورلڈ کپ سے باہر ہونے
سری لنکا کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ وہ قیادت برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کے فیصلے کے لیے وقت لیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان سری لنکا سپر ایٹ مرحلے تک تو پہنچ گیا، تاہم 2014 کا چیمپئن گروپ ٹو میں اپنے تینوں میچ ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر رہا۔ ہفتے کے روز پاکستان کے خلاف سنسنی خیز شکست کے بعد جے سوریا نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپ دی جائے۔ ان کے مطابق وہ دو ماہ قبل ہی اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران عندیہ بھی دے دیا تھا کہ وہ زیادہ عرصہ اس عہدے پر نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے تاکہ وہ اچھے انداز میں رخصت ہوں، لیکن ایسا نہ ہو سکا جس کا انہیں افسوس ہے۔ جے سوریا کا معاہدہ جون تک ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ ابھی تک باضابطہ طور پر اپنا فیصلہ سری لنکا کرکٹ کو نہیں بتایا اور جلد بورڈ حکام سے مشاورت کریں گے۔ دوسری جانب پاکستان کا بھی ٹورنامنٹ توقعات کے مطابق نہیں رہا۔ روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں گروپ میچ میں بھاری شکست کے علاوہ دیگر میچوں میں بھی ٹیم کا مڈل آرڈر دباؤ میں مؤثر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ سری لنکا کی اسپن ساز وکٹوں پر پاکستانی سلو بولرز بھی خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔ سلمان علی آغا نے صحافیوں سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ دباؤ کے لمحات میں فیصلوں کی غلطیوں کے باعث ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن عالمی ایونٹ میں خراب کارکردگی کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ کپتان نے اپنی فارم پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا، تاہم واضح کیا کہ وہ فوری طور پر قیادت چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کریں گے۔ 32 سالہ سلمان علی آغا کے مطابق اس مرحلے پر استعفیٰ دینا جذباتی فیصلہ ہوگا، اس لیے وہ وطن واپسی کے بعد غور و فکر کے بعد ہی کوئی حتمی اعلان کریں گے۔
صاحبزادہ فرحان ٹی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ صاحبزادہ فرحان نے یہ اعزاز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سری لنکا کےخلاف اہم میچ میں سر انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 319 رنز اسکور کیے تھے۔ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں 319 رنز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔
پاکستانی بولرز سری لنکا کو 147 رنز
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ کینڈی میں کھیلے گئے سپر 8 کے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا۔ تاہم پاکستانی بولرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے اور گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دی۔سری لنکا کی ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز بناسکی۔ پاکستان کے کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں گروپ 2 سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔انگلینڈ پہلے ہی فائنل 4میں جگہ بناچکا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی لیکن ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔ کینڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا کے خلاف اہم میچ کیلئے بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا گیا۔ ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد شامل تھے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 207 رنز بناسکی۔ پاکستان ورلڈکپ سے باہر پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا۔تاہم پاکستانی بولرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے اور گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کے کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں گروپ 2 سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔انگلینڈ پہلے ہی فائنل 4میں جگہ بناچکا ہے۔ پاکستان کی اننگز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں کے درمیان 176 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری بنی۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، محمد نواز اور سلمان آغا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ یہ صاحبزادہ فرحان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی دوسری سنچری ہے، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ سری لنکا کی اننگز سری لنکا کی ٹیم نے 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹ پر 207 رنز اسکور کیے۔کپتان شناکا نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ پوون رتنائیکے نے 58 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، نواز، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی ایک، ایک وکٹ لے سکے۔
کپتان سلمان علی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔ کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ہم نے انڈر پرفارم کیا، 4 ٹورنامنٹس میں ہم سیمی فائنل میں نہیں پہنچے،پریشر میں آکر اچھے فیصلے نہیں کرپا رہے۔ سلمان آغا نے کہا کہ اگر انڈر پریشر آتے رہیں گے تو یہی کچھ ہو گا، شکست کی ذمہ داری ہم ہی لیں گے کپتان اور کوچ دونوں ذمہ داری لیں گے، ہم سلیکشن میں بھی شامل تھے پلیئنگ الیون بھی ہم نے کھلائی۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ کنڈیشنز کو دیکھ کر پلیئنگ الیون بناتے ہیں ہم کوچ کے ساتھ مل کر کمبی نیشن بناتے ہیں ۔ سلمان آغا نے کہاکہ صاحبزادہ فرحان کے علاوہ بیٹنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہوا ، میں اپنی کپتانی کا اس وقت فیصلہ کروں گا تو یہ جذباتی پن ہوگا، واپس جا کر دو چار دن لوں گا پھر دیکھتے ہیں کیا فیصلہ کرتا ہوں ۔ کپتان سلمان آغا نے کہا کہ فخر زمان نے غیر معمولی بیٹنگ کی ہمیں پاور پلے میں ایسی ہی بیٹنگ کی ضرورت تھی ، ہمیں میچ سے پہلے ہی علم تھا کہ ہمیں کیسے پلان کرنا ہے تاکہ سیمی فائنل میں پہنچیں، ہم ابھی کہہ سکتے تھےکہ فخر زمان کو پہلے چار میچز کھیلنے چاہیے تھے، فخر زمان کی اس سے قبل فارم اچھی نہیں تھی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی لیکن ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 207 رنز بناسکی۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا۔تاہم پاکستانی بولرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے اور گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔
نہ پورے بولر اور نہ ہی بیٹر،
سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود پاکستان ٹیم ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔ نام نہاد آل راؤنڈرز پاکستان ٹیم کو لے ڈوبے، شاداب خان، محمد نواز اور سلمان علی آغا رواں ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام ہوئے۔ شاداب خان نے پورے ورلڈ کپ میں 118 رنزبنائے اور 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان سلمان علی آغا 7 میچوں میں صرف 60 رنز بنا سکے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ اسی طرح محمد نواز نے 7 میچوں صرف 15 رنز بنائے اور 6 وکٹیں لے سکے، صائم ایوب نے 6 وکٹیں لیں لیکن بطور اوپنر صرف 70 رنز بنائے۔ واضح رہے پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دی، سری لنکا کی ٹیم 213 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 207 رنز بنا سکی تھی، لیکن پاکستانی ٹیم سری لنکا کو شکست دینے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔
پاکستان، سری لنکا میچ؛
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ( ICC Men’ s T20 World Cup )کے سپر ایٹ مرحلے میں آج اہم مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں واقع پالی کیلے اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کینڈی(Kandy) میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی، جس کے باعث میچ کے مکمل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بارش کے باعث کئی میچز متاثر ہوئے، جس سے ٹیموں کی حکمت عملی بھی متاثر ہوئی۔ پاکستان کے لیے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اسے نہ صرف فتح درکار ہے بلکہ بہتر نیٹ رن ریٹ بھی یقینی بنانا ہوگا۔ اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے سری لنکا کو کم از کم 65 رنز سے شکست دینا ہوگی تاکہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی جا سکے۔ دوسری جانب اگر قومی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتی ہے تو اسے مطلوبہ اسکور 13 اوورز کے اندر حاصل کرنا ہوگا، بصورت دیگر سیمی فائنل کی دوڑ مشکل ہو سکتی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کھلاڑیوں کو جارحانہ مگر ذمہ دارانہ کھیل کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مطلوبہ رن ریٹ حاصل کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، جس کے باعث پاکستان کو قیمتی پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا۔ ایسے میں آج کا مقابلہ قومی ٹیم کے لیے ’’کرو یا مرو‘‘ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور شائقین کی نظریں اس اہم میچ پر مرکوز ہیں۔
سیمی فائنل میں پہنچنے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اہم ترین میچ سری لنکا کے خلاف پالیکیلے میں کھیلے گا۔ اس میچ میں نہ صرف پاکستان کو فتح درکار ہے بلکہ رن ریٹ کا بڑا چیلنج بھی درپیش ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کیلئے سری لنکا کو 64 رنز سے شکست دینا ہوگی اور اگر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی تو ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو مطلوبہ ہدف 13.1 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔ پاکستان کی شکست یا برے رن کی وجہ سے نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گا، پاکستان کو فتح حاصل کرنے کے لئے مڈل اوورز میں اپنی محتاط حکمت عملی ترک کرنا ہوگی۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بابر اعظمکی ٹی ٹوئنٹی سیٹ اپ میں جگہ پہلے ہی زیر بحث تھی اور موجودہ تقاضوں کے پیش نظر ان کا سست اسٹرائیک ریٹ مزید سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے کبھی بھی کسی فل ممبر ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اتنے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل نہیں کی لیکن آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اکثر ناممکن کو ممکن بنانے کی شہرت رکھتا ہے۔ کرکٹ انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سری لنکا کے خلاف متوقع ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان آغا (کپتان)، بابر اعظم یا خواجہ نافع، فخر زمان، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز یا فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا یا نسیم شاہ، اور عثمان طارق شامل ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ میں غیر متوقع کارنامہ انجام دے کر نیوزی لینڈ کی راہ روک پائے گا یا پھر یہ میچ اس کا اس ایونٹ کا آخری میچ ہو گا۔
سری لنکا کیخلاف
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ(ICC Men’s T20 World Cup) کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پریکٹس سیشن کے دوران گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہوئے، جس کے بعد وہ سہارا لے کر میدان سے باہر گئے اور دوبارہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لے سکے۔ ٹیم مینجمنٹ سلمان مرزا کی فٹنس کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم ان کی جگہ فاسٹ بولرنسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر نسیم شاہ( Naseem Shah) نے میچ سے قبل بھرپور تیاری کرتے ہوئے خواجہ نافع اور عثمان طارق کے ساتھ الگ نیٹس میں طویل پریکٹس کی، جس سے ان کی ممکنہ شمولیت کے اشارے ملتے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ اہم میچ آج شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا، جس میں قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے نہ صرف کامیابی حاصل کرنا ہوگی بلکہ بہتر نیٹ رن ریٹ بھی یقینی بنانا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان کو اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کو کم از کم 65 رنز سے شکست دینا ہوگی، جبکہ ہدف کے تعاقب کی صورت میں مقررہ اسکور 13 اوورز میں حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ یہ مقابلہ قومی ٹیم کے لیے’’کرو یا مرو‘‘ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
ورلڈکپ ٹیم میں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رِنکو کے والد خان چندرا سنگھ کا جمعہ کی علی الصبح کو گریٹر نوئیڈا کے یَتھارتھ اسپتال میں انتقال ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔ کرکٹر کے والد کے انتقال کی خبر کے بعد کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے زمبابوے کو 72 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر اہم جیت حاصل کی۔
پڑوسی ملک نے اس
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آپریشن “غضب للحق” پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بابرکت ماہ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پڑوسی ملک نے پاکستان پر ایک مرتبہ پھر حملہ کیا جس کا ہماری بہادر فوج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور ہر ممکن کوشش کی ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے برادر اسلامی ممالک نے بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انہیں سمجھانے کی پوری کوشش کی، مگر تمام خلوص اور کاوشوں کے باوجود دراندازی اور جارحیت کا سلسلہ جاری رہا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بحیثیت مسلمان، مجھ سمیت تمام مسلمانوں کی دعا اور آرزو ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم سب اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف رہیں نہ کہ ایک دوسرے کا خون بہائیں۔ انہوں نےکہا کہ افسوس کہ اس بابرکت ماہ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پڑوسی ملک نے پاکستان پر ایک مرتبہ پھر حملہ کیا جس کا ہماری بہادر فوج نے بھرپور اور موثر جواب دیا اور اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ پاکستان ہی تھا جو ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ۔افغانستان کو سمجھنا ہوگا کہ بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے سے سوائے ہزیمت کے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں مگر اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد!
ٹی20 ورلڈکپ
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی اور پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار رہیں۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 159رنز بنائے۔ جواب میں انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید زندہ ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان میں سے کونسی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی، اس کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں ہوگا۔ پاکستان کو سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی، ورنا نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے سری لنکا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟ اندازے کے مطابق سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو کل سری لنکا کو 65 رنز سے ہرانا ہوگا۔ اگر سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کی تو ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو مطلوبہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے اور سری لنکا دوڑ سے باہر ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ تاہم میزبان ٹیم نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان میچ سپر اسپورٹ پارک سنچورین میں کھیلا گیا۔ جہاں جنوبی افریقا ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 362 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ جو ان کی ون ڈے تاریخ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔ جواب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جرات مندانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اور 49.5 اوورز میں 345 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔ جو پاکستان کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ جبکہ صدف شمس نے 61 رنز اسکور کیے۔ کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی نصف سنچری بنائی۔ عروب شاہ اور ڈائنا بیگ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی قیمتی رنز جوڑے۔ ابتدائی اوورز میں صدف شمس اور عائشہ ظفر کے درمیان 87 گیندوں پر 97 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ بعد ازاں فاطمہ ثنا اور عروب شاہ نے ساتویں وکٹ کے لیے 81 رنز جوڑ کر ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اینری ڈیرکسن نے 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جبکہ تازمین برٹس نے 77 رنز اسکور کیے۔ نادین ڈی کلرک اور کلوئی ٹرائیون کی جارحانہ بیٹنگ نے بھی مجموعے کو مضبوط بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی پاکستان کی جانب سے سعدیہ، فاطمہ اور عروب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم ہدف کے تعاقب میں بھرپور کوشش کے باوجود قومی ٹیم 16 رنز سے کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
بابر اعظم کی بری
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی حالیہ خراب فارم پر ایک مذہبی اسکالر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عالمِ دین نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بابر اعظم کی ناقص کارکردگی کی وجہ ’’کالا جادو‘‘ ہے۔ سری لنکا اور بھارت میں جاری ایونٹ کے دوران بابر اعظم اپنی روایتی فارم بحال کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔ پانچ اننگز میں وہ صرف 91 رنز بنا سکے ہیں اور ان کی اوسط 22.75 رہی ہے۔ سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف 24 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز پر بھی تنقید کی گئی، جہاں ان کا اسٹرائیک ریٹ 104.17 رہا۔ ناقدین کے مطابق سست بیٹنگ کے باعث ٹیم بڑا مجموعہ ترتیب نہ دے سکی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں بابر کا اسٹرائیک ریٹ، جو ورلڈ کپ مقابلوں میں 90 سے کم رہا ہے، ٹیم کی موجودہ حکمتِ عملی سے مطابقت نہیں رکھتا۔ بابر اعظم کی بگ بیش لیگ میں Sydney Sixers کے ساتھ پہلی شرکت بھی خاصی متاثر کن ثابت نہ ہو سکی۔ 11 میچز میں انہوں نے 202 رنز 22.44 کی اوسط سے بنائے جبکہ 103.06 کا اسٹرائیک ریٹ اس سیزن میں 200 سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سب سے کم رہا۔ آٹھ اننگز میں وہ 15 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بابر اعظم 2022 کے بعد سنچری اسکور نہیں کر سکے اور 2024 میں ان کی اوسط 18.5 رہی۔ کبھی ٹی 20 انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ایک بیٹر رہنے والے بابر اب آئی سی سی رینکنگ میں 31ویں نمبر پر آ چکے ہیں۔ کچھ حلقے اب بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ کم بیک کریں گے، تاہم سابق کپتان راشد لطیف نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم اب اس فارمیٹ کے کھلاڑی نہیں رہے۔
نیوزی لینڈ کی نظریں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کی نظریں سیمی فائنل پر ہیں، نیوزی لینڈ کی فتح اسے اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر لے آئے گی، دوسری جانب انگلینڈ کی جیت پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی دلا سکتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ آج ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا، سپر ایٹ مرحلے میں سیمی فائنل کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ نیوزی لینڈ اگر یہ میچ جیت لیتا ہے تو وہ گزشتہ پانچ میں سے چوتھی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گا، دوسری جانب انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے تاہم وہ گروپ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کے لیے بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ کا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پوائنٹس تقسیم ہوئے تھے، جس کے بعد قومی ٹیم کی امیدیں اس بات سے مشروط ہیں کہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے اور پھر پاکستان سری لنکا کے خلاف نہ صرف کامیابی حاصل کرے بلکہ نیٹ رن ریٹ کا خسارہ بھی پورا کرے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
چنئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے زمبابوے کو 72 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر اہم جیت حاصل کرلی۔ زمبابوے کی ٹیم بھارت کے 257 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹ پر 184 رنز بناسکی۔ چنئی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی اننگز بھارتی بیٹرز نے زمبابوے کے بولرز کا بھرکس نکالا، چوکے چھکوں کی برسات کرتے ہوئےرواں ایونٹ کا سب سے بڑا اور تاریخ کا دوسرا بڑا سکور بنا ڈالا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں پر 256 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔بھارتی بیٹرز نے اننگز میں مجموعی طور پر17 چھکے مارے۔ بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے 24، ابھیشیک شرما نے 55، ایشان کشن نے 38 اور کپتان سوریا کمار یادیو نے 33 رنز بنائے۔اختتامی اوورز میں ہاردک پانڈیا اور تلک ورما نے زمبابوین بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ پانڈیا 23 گیندوں پر 53 اور تلک ورما 16 گیندوں پر 44 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ بھارت کے 256 رنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل 2007 میں سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف 260 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ہی 254 رنز اسکور کیے تھے۔یہ بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔ زمبابوے کی اننگز بھارت کے 257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 184 بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے اوپنر برائن بینیٹ نے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ چنئی کپتان سکندر رضا نے 31 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے ارشدیب سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد زمبابوے کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ سپر 8 کے گروپ 1 سے جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس گروپ سےدوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ اتوار کو ویسٹ انڈیز اور بھارت کے میچ کے بعد ہوگا۔ جو ٹیم وہ میچ جیتے گی وہ اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔ واضح رہے کہ زمبابوے نے سپر 8 مرحلے کا اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پاکستان کیلئے سیمی فائنل کا سفر انتہائی مشکل کر دیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے سپر 8 مرحلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے مچل سینٹنر 47 اور میکونچی 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پرصرف 107 رنز بناسکی۔ یوں کیویز نے 61 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ مسلسل دو شکست کے بعد سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور ساتھ ہی پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا۔ سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پلس3.05 ہوگیا جبکہ پاکستان کا رن ریٹ مائنس 0.46 ہے۔ نیوزی لینڈ گروپ میں آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ نیوزی لینڈ ٹیم انگلینڈ سے میچ ہاری تو پاکستان کا کچھ چانس باقی رہے گا۔ انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد بھی پاکستان کو سری لنکا سے بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہوگا۔ اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستان ٹیم سری لنکا کے میچ سے قبل ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکی ہے۔
ون ڈے سیریز: جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اینی ڈارکسن 90 اور تزمین برٹز 77 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال، فاطمہ ثناء اور عروب شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم پوری ٹیم 345 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر 77 اور صدف شمس 61 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں، تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ ویمن کو 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پہلی بار ایشین ٹیموں
کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور پہلی بار کسی ایشیائی ٹیم کے سیمی فائنل سے محروم رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی پوزیشن غیریقینی ہے، بھارت کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنا ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو وہ بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوسکتا ہے۔ پاکستان بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے اور پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو لازمی ہرانا ہے جبکہ دیگر نتائج پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔ نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پلس 3.050 جبکہ پاکستان کا منفی 0.461 ہے، اس کا انحصار میچ جیتنے کے ساتھ رن ریٹ بہتر بنانے پر بھی ہوگا، اگر نیوزی لینڈ اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کے امکانات برقرار رہیں گے۔ نیوزی لینڈ سے ہارکر سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے، افغانستان سپر ایٹ تک رسائی حاصل نہ کرسکا جبکہ بنگلہ دیش نے احتجاجاً ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
سری لنکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور بابر اعظم سمیت پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن اپ بری طرح ناکام رہی جس نے پاکستانی کشتی کو ایک بار پھر طوفان میں پھنسا دیا ہے۔ پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل ہوگیا ہے ، بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی بھی ایشیائی ٹیم ایشیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کی فائنل فور میں شامل نہیں ہوگی۔ میزبان سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے با ہرہوچکی ہے، سلمان علی آغا اور مائیک ہیسن نے سلیکشن میں جو ہارڈ لائن اختیار کی اس کا خمیازہ پاکستان ٹیم کو بھگتنا پڑا ہے ۔ کپتان فرنٹ سے لیڈ نہ کرسکے اور اب پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے: وسیم اکرم کا شکوہ ماضی کے عظیم کھلاڑی وسیم اکرم نے شکوہ کیا کہ پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے ، مجھ سے پاکستانی کھلاڑی پوچھنے کی زحمت نہ کرتے اب کیا میں خود ڈریسنگ روم کے باہر جاکر کھڑا ہوجاؤں کہ مجھ سے مشورے لیے جائیں۔ فخر زمان جیسا بیٹر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ٹیم سے ڈراپ نہیں ہوتا: ناصر حسین انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کا کہنا ہے کہ فخر زمان جیسا بیٹر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ٹیم سے ڈراپ نہیں ہوتا، مسٹری اسپنر ابرارا حمد دنیا کے صف اول کے بولر ہیں لیکن ابتدائی تین میچوں کے بعد ٹورنامنٹ کےاگلے تین میچوں میں انہیں ٹیم سے باہر بٹھا دیا گیا ہے۔ آدھا تیتر آدھا بیٹر والی پالیسی کے تحت بہت سارے آل راؤنڈرز کھلا کر اسپیشلسٹ بیٹرز اور بولرز کو کھلانے سے گریز کیا جارہا ہے۔ تحقیق کے مطابق ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو بڑی ٹیموں کے خلاف مشکلات کا سامنا ہے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ورلڈ کپ کے چھ میچوں میں 70.75کی اوسط سے283رنز بنائے ہیں انہوں نے ایک سنچری دو نصف سنچریاں 28چوکوں اور13چھکوں کی مدد سے بنائے ہیں ۔وہ ابھی تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ بابر اعظم کو ایشیا کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس لایا گیا، وہ چھ میچوں میں22کی اوسط سے صرف91رنز بناسکے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور46رنز امریکا کے خلاف ہے۔ اوپنر صائم ایوب چھ میچوں میں14کی اوسط سے صرف70رنز بناسکے ہیں۔ کپتان سلمان علی آغا گراؤنڈ میں درست وقت پر غلط فیصلے کرتے دکھائی دیے، ان کا بیٹ بھی خاموش رہا، انہوں نے12کی بیٹنگ اوسط سے صرف60رنز بنائے ہیں۔ وکٹ کیپر عثمان خان 13کی اوسط سےصرف52رنز بناسکے، انہیں محمد رضوان اور محمد حارث پر ترجیح دے کر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ فہیم اشرف بولنگ آل راؤنڈر ہیں انہوں نےپانچ میچوں میں40رنز بنائے ہیں تاہم نیدر لینڈز کے خلاف 29ناٹ آؤٹ بناکر فہیم اشرف نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی، بولنگ میں انہیں نمیبیا کے خلاف دو اوورز ملے ہیں بقیہ میچوں میں فہیم کو بولنگ نہیں دی گئی۔ فخر زمان نے ایک اننگز میں25رنز بنائے، آل راؤنڈر شاداب خان نے پانچ میچوں میں 103رنز بنائے ہیں اور پانچ وکٹیں لی ہیں جب کہ محمد نواز نے 9رنز بنانے کے علاوہ چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ اسپنر عثمان طارق نے پانچ میچوں میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ دس وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ اب ٹورنامنٹ میں چھکوں کی تعداد 541 تک پہنچ چکی ہے جو کہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایڈیشن کے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ ابھی ان چھکوں کی تعداد مزید بڑھے گی کیونکہ سپر ایٹ کے مقابلے ابھی جاری ہیں جن کے بعد دو سیمی فائنل اور فائنل ابھی کھیلا جائے گا، ان میں بھی مزید باؤنڈریاں لگیں گی۔ واضح رہے کہ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 517 چھکے لگے تھے، 2021 کے ٹورنامنٹ میں 405 چھکے، 2022 کے ورلڈ کپ میں 331 چھکے اور 2016 کے ورلڈ کپ میں چھکوں کی تعداد 314 تھی۔
کھلاڑیوں کا انتخاب
انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ہنڈرڈ لیگ میں مبینہ طور پر نظر انداز کیے جانے کی خبروں کے بعد اہم بیان جاری کر دیا ہے۔ ای سی بی کی گورننگ باڈی نے اعلان کیا کہ کھیل میں نسل، جنس یا عقیدے کی بنیاد پر تفریق کی کوئی جگہ نہیں۔ ای سی بی اور تمام 8 ٹیموں نے ‘دی ہنڈرڈ’ کو سب کے لیے کھلا رکھنے کا عزم ظاہر کیا، ای سی بی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب صرف کارکردگی اور دستیابی کی بنیاد پر ہوگا، قومیت کی بنیاد پر نہیں۔
بھارتی کھلاڑی رنکو
بھارت کے اہم کھلاڑی رنکو سنگھ ٹیم کے کیمپ کو چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے کیمپ چھوڑ کر گھر گئے، ان کے والد خان چند سنگھ تشویشناک حالت میں ہیں۔ بھارتی کرکٹر کے والد کو گریٹر نوئیڈا مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ رنکو سنگھ سپر ایٹ مقابلے کے ایک دن بعد 23 فروری کو چنئی پہنچے تھے۔ انہیں گزشتہ صبح اچانک دوبارہ واپس جانا پڑا کیونکہ ان کے والد وینٹی لیٹر پر منتقل ہو گئے ہیں، وہ 26 فروری کو زمبابوے کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
سری لنکا اور نیوزی لینڈ
آئی سی سی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کا انتہائی اہم میچ آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیمیں کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی، سری لنکا کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لئے یہ میچ ہر صورت جیتنا پڑے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ سپر8 مرحلہ، انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی نیوزی لینڈ اور پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کے بعد آج وہ سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا تاہم دباؤ زیادہ میزبان ٹیم پر ہے کیونکہ وہ ایونٹ سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ سری لنکا نے ٹورنامنٹ کا آغاز بیٹنگ میں شاندار کارکردگی سے کیا تھا، جس میں آسٹریلیا کے خلاف عمدہ ہدف کا تعاقب اور عمان کے خلاف یکطرفہ کامیابی شامل تھی، تاہم سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی نے ٹیم کو ایک بار پھر دباؤ میں ڈال دیا۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں سری لنکن بیٹرز کنفیوژن کا شکار نظر آئے۔ کچھ کھلاڑی سنگل لینے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے جبکہ چند نے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش میں شاٹس کے انتخاب اور ٹائمنگ میں غلطیاں کیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ اس ٹورنامنٹ میں فارم میں نظر آ رہا ہے، ٹیم نے اپنے زیادہ تر میچز بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹوں پر کھیلے تاہم سری لنکا میں اسپن دوستانہ کنڈیشنز میں اسے محتاط حکمت عملی اپنانا ہوگی، جہاں میزبان ٹیم اپنی اسپن اٹیک سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔ نیوزی لینڈ کو اعداد و شمار کے لحاظ سے سری لنکا پر سبقت حاصل ہے اور باہمی مقابلوں میں اسے برتری حاصل رہی ہے حتیٰ کہ سری لنکن سرزمین پر بھی مہمان ٹیم کا ریکارڈ بہتر ہے۔ سری لنکا کیلئے یہ میچ تقریباً ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے، شکست کی صورت میں ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے پاس قدرے گنجائش موجود ہے لیکن اس کے لیے بھی یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ اس میچ پر پاکستان کی بھی نظریں ہوں گی، انگلینڈ پہلے ہی چار پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، نیوزی لینڈ اور پاکستان ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اگر نیوزی یہ میچ جیت جاتا ہے تو اس کے تین پوائنٹ ہو جائیں گے، انگلینڈ سے مقابلے میں اگر نیوزی لینڈ جیت جاتا ہے تو نیوزی لینڈ پانچ پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا اور پاکستان اور سری لنکا باہر ہو جائیں گے۔ اگر سری لنکا نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو سری لنکا کے دو پوائنٹ ہو جائیں گے پھر اس کا میچ پاکستان سے ہو گا اس میں اگر پاکستان جیت جاتا ہے تو پاکستان کے تین پوائنٹ ہو جائیں گے، اگر سری لنکا جیتتا ہے تو وہ چار پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں چلا جائے گا۔ اب اگر نیوزی لینڈ آج کا میچ جیتتا ہے اور انگلینڈ کے خلاف ہار جاتا ہے تو اس کے تین پوائنٹ ہوں گے، اگر پاکستان سری لنکا کو شکست دیتا ہے تو پاکستان کے بھی تین پوائنٹ ہوں گے، اس صورت میں رن ریٹ کی بنیاد پر ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی۔
ٹی20 ورلڈکپ :
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے فینز مایوس ہوگئے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو باآسانی 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی شکست پر قومی ٹیم کے حامی تماشائی مایوس ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ میچ میں سلمان آغا نے کپتانی اچھی نہیں کی۔ سوشل میڈیا صارفین اور سابق کرکٹرز نے بھی پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی پر تنقید کی البتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز اب بھی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پُراُمید ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو باآسانی 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس جیت کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔ پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل تھے۔ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ پاکستان کی اننگز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں پر 164 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب7 ،سلمان علی آغا 5 ، بابر اعظم اور فخر زمان 25 ، 25، عثمان خان 8 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ صاحبزادہ فرحان نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔اس کے علاوہ محمد نواز صفر اور شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے3، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انگلینڈ کی اننگز انگلینڈ نے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 8وکٹوں پر پورا کرلیا۔ انگلینڈکی پہلی وکٹ صفر پر گری۔ فل سالٹ پہلی گیند پر شاہین کا شکار بنے۔ جوز بٹلر بھی شاہین کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جیکب بیتھل 8 رنز پر پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ ٹام بنٹن عثمان طارق کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی۔ول جیکس نے 28 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، محمد نواز اور عثمان طارق نے 2، 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔ پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم آج انگلینڈ کے مد مقابل ہوگی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی میں آسانی کیلئے انگلینڈ کو لازمی شکست دینی ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔ دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے دی تھی۔
اولمپئن خواجہ جنید
کھیلاولمپئن خواجہ جنید ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر اولمپئن خواجہ جنید ہاکی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں ، ٹیم مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے سربراہوں نے فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی سے ملاقات کی/ فائل فوٹو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی ٹیم منجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اولمپئن خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کے سربراہوں نے ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محی الدین وانی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ کھلاڑی صرف کھیل پر توجہ دیں اور ملک کا نام روشن کریں، انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے علاوہ باقی معاملات فیڈریشن خود سنبھالے گی، اچھے اور غلط فیصلوں کی ذمے داری لیں گے، کھلاڑیوں کو ضروری مراعات فراہم کی جائیں گی، کسی قسم کا غیر ضروری دباؤ نہیں ڈالا جائے گا اور پی ایچ ایف لاجسٹکس، کوآرڈینیشن اور دیگر آف فیلڈ امور کی ذمہ داری خود اٹھائے گی۔ مزیدبراں صدر نے ہاکی کی نئی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اولمپئن خواجہ جنید کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول تبدیل کردیا۔ پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے یا نہیں، سری لنکا کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر پہلا سیمی فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا، چاہے مد مقابل بھارتی ٹیم ہو یا کوئی اور ۔ آئی سی سی کی جانب سے سپر ایٹ مرحلے کی تکمیل کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے گئے اعلامیے میں سیمی فائنلز کے انتظامات کی وضاحت کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پہلا سیمی فائنل کولمبو یا کولکتہ میں منعقد ہو سکتا ہے اور یہ فیصلہ مخصوص شرائط کے تحت کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو میں سیمی فائنل ون کھیلے گا۔ اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے لیکن سری لنکا کوالیفائی کر جائے اور اس کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی ٹیم سے ہو تو سری لنکا سیمی فائنل ون کولمبو میں کھیلے گا۔ آئی سی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر نہ پاکستان اور نہ ہی سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچتے ہیں تو سیمی فائنل ون کولکتہ جب کہ سیمی فائنل ٹو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ اگر بھارت سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا، سوائے اس صورت کے جب اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو، ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل کیا جائے گا۔
بھارت نے ایک
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں آٹھ بڑی ٹیمیں سمجھی جانے والی ٹیموں میں سے پہلے دس اووروں میں سے سے کم سکور کرنے کے زیادہ ریکارڈ بھارت نے اپنے نام کر رکھے ہیں۔ بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 10 اوورز میں 57 رنز بنا سکا، اس طرح انڈیا دس اوورز میں سب سے کم اسکور کرنے والی ٹیموں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پانچویں نمبر پر آ گیا۔ اس فہرست میں پہلے تین نمبروں پر بھارت پہلے سے ہی موجود ہے، سری لنکا کل انگلینڈ کے خلاف دس اوورز میں 56 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہے، اب پانچویں نمبر پر بھارت آ گیا ہے اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں چھوٹی بڑی ٹیموں کو ملا کر دیکھا جائے تو 20 اوورز میں سب سے کم اسکور کرنے والی ٹیموں میں یوگنڈا سرفہرست ہے، یوگنڈا نے 2024 کے ورلڈ کپ میں ایک بار 39 اور ایک بار 40 رنز بنائے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے۔ اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے عبرت ناک شکست دی۔ جنوبی افریقا کے 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست ہے۔2010 کے ورلڈکپ میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس عبرتناک شکست کے بعد سپر 8 کے گروپ 1 میں شامل بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل ہوگیا۔ سپر 8 کے گروپ 1 میں بھارت کے ساتھ جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں اور ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ جنوبی افریقا سے 76 رنز سے شکست کے بعد بھارت کا نیٹ رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اس وقت بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ منفی 3 ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کو سپر 8 میں اپنے اگلے دونوں میچز( زمبابوے اور ویسٹ انڈیز) بڑے مارجن سے جیتنے ہیں اور اسے دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑسکتا ہے۔ ممکنہ منظرنامے کے مطابق گروپ 1 میں اگر ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا کو شکست دے، زمبابوے اپنے تمام میچز ہار جائے اور بھارت اپنے باقی دونوں میچز جیت لے، تو ایسی صورت میں 3 ٹیمیں 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ برابر آ جائیں گی۔ اس صورتحال میں سیمی فائنل تک رسائی کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، جس میں بھارت کی پوزیشن اس وقت کافی کمزور دکھائی دے رہی ہے۔ یعنی اب بھارت کے لیے صرف جیت کافی نہیں، بلکہ بڑے مارجن سے فتح بھی ناگزیر ہو چکی ہے۔
مارشل آرٹ میں متعدد
مارشل آرٹ اور جمناسٹک میں متعدد میڈلز جیتنے والا ایک قومی کھلاڑی رضوان پٹھان آج معاشی مشکلات کے باعث نوشہرہ کی ایک ماربل فیکٹری میں مزدوری کرنے پر مجبور ہے۔ ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے رضوان پٹھان نے 2018 کے قومی مارشل آرٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور صوبائی و مقامی سطح پر بھی کئی مقابلوں میں کامیابیاں سمیٹیں۔ رضوان پٹھان کے لیے آج زندگی کا میدان مقابلوں سے زیادہ سخت ثابت ہوا ہے۔ معاشی تنگی نے انہیں کھیل کے میدان سے نکال کر ماربل فیکٹری کی مشقت تک پہنچا دیا۔ قومی ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ حالات نے راستہ ضرور مشکل بنایا مگر منزل سے نظریں نہیں ہٹیں، میری سب سے بڑی خواہش ہے کہ سرپرستی ملے تاکہ میں عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کر سکوں۔ یہ صرف ایک کھلاڑی کی کہانی نہیں بلکہ ان بے شمار باصلاحیت نوجوانوں کی داستان ہے جو وسائل کی کمی کے باعث اپنی صلاحیتوں کے باوجود آگے نہیں بڑھ پاتے۔ رضوان پٹھان جیسے باہمت کھلاڑی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں سہارا دیا جائے تاکہ ان کا خواب صرف خواب نہ رہے بلکہ پاکستان کے لیے اعزاز بن جائے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ دن اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ دوسرے میچ میں بھارت اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوں گے، میچ ساڑھے چھ بجے احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز تھا جو بارش کی نذر ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا ہے، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ہر صورت فتح درکار ہے۔ کولمبو میں پاک نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث منسوخ اگر پاکستان ایک میچ جیتا ہے اور ایک میں اسے شکست ہوتی ہے تو پھر اگر مگر کی صورتحال پیدا ہو جائے گی، دونوں میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان براہ راست سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
پاک نیوزی لینڈ میچ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہ ہو سکی، ریزرو ڈے نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مزید مشکل ہو گئی ہے، پاکستان اگر اپنے دونوں میچ جیتا ہے تو وہ پانچ پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گا۔ ایک میچ جیتنے اور ایک ہارنے کی صورت میں اسے دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا، دوسری جانب بھارت کو فکر لاحق ہے کہ اگر پاکستان اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر آتا ہے اور بھارت اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر تو اسے سری لنکا جا کر سیمی فائنل کھیلنا پڑے گا۔ اگر پاکستان اپنے گروپ میں پہلے نمبر اور بھارت اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہتا ہے تو بھی بھارت کو سیمی فائنل ممبئی کے بجائے کولمبو میں کھیلنا پڑے گا۔ کولمبو میں پاک نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث منسوخ اگر دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہتی ہیں تو اس صورت میں بھارتی ٹیم سیمی فائنل ممبئی میں ہی کھیلے گی۔
پاکستانی کھلاڑی بہترین
لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بہترین کرکٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا دی ہنڈرڈ لیگ میں شامل نہ ہونا افسوسناک ہوگا، اپنے ایک بیان میں ہیری بروک کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی برسوں سے عالمی کرکٹ میں ایک مضبوط اور باصلاحیت ملک رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کھلاڑی اپنی مہارت اور کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نیلامی میں اس وقت 50 سے 60 پاکستانی کھلاڑی موجود ہیں جو اپنی صلاحیتوں کے باعث کسی بھی ٹیم کے لیے قیمتی اضافہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ انگلش کپتان نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹرز بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کی شمولیت سے نہ صرف ٹورنامنٹ کا معیار بلند ہوگا بلکہ مقابلہ بھی مزید سخت اور دلچسپ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی بڑی تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیمز کا رخ کرنے پر مجبور کرتے ہیں، جس سے لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ پاک نیوزی لینڈ میچ بارش سے متاثر، بھارت فکر مند کیوں؟ ہیری بروک نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے تاکہ ٹورنامنٹ میں عالمی معیار کی کرکٹ دیکھنے کو مل سکے۔
سابق بھارتی کرکٹر شیکھر
سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سےدوسری شادی کرلی۔ بھارتی اسپنر چہل نے انسٹاگرام پر شیکھر دھون اور صوفی شائن کی شادی کی خبر صارفین کو دی اور ساتھ کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو شیکھر دھون نے سوفی شائن کے ساتھ دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب میں شادی رچائی ۔ شادی کی تقریب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوری میں شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ صوفی شائن کون ہیں؟ لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق صوفی شائن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں اور اس وقت امریکی کمپنی نادرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ ، پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ شیکھر دھون اور ان کی سابق اہلیہ عائشہ مکھرجی کی اکتوبر 2023 میں باضابطہ علیحدگی ہو گئی تھی، جس کے ساتھ ان کی 11 سالہ شادی کا اختتام ہوا۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر 8 مرحلے کا میچ بارش کی نذر ہو جانے کے بعد گروپ میں ہر مقابلہ انتہائی اہم ہو گیا ہے۔ ہفتے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ کولمبو میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نےٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔بعد ازاں امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ میچ بارش کی نذر ہو جانے کے بعد پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اب ہر مقابلہ انتہائی اہم ہو گیا ہے۔ گروپ کی صورتحال سپر 8 مرحلے میں پاکستان گروپ 2 میں سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ سپر 8 میں پاکستان کا اگلا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف ہوگا، جبکہ آخری مقابلہ میزبان سری لنکا سے کھیلے گا۔ گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات اگر پاکستان نیٹ رن ریٹ پر انحصار کیے بغیر سیمی فائنل میں پہنچنا چاہتا ہے تو اسے اپنے باقی دونوں ( انگلینڈ اور سری لنکا) میچز جیتنا ہوں گے۔ ان دونوں فتوحات کی صورت میں پاکستان کے 5 پوائنٹس ہو جائیں گے اور یوں گرین شرٹس کی سیمی فائنل میں رسائی تقریباً یقینی ہو جائے گی۔ دوسرے منظرنامے میں اگر پاکستان ایک میچ جیتتا ہے اور ایک ہارتا ہے تو پھر اس کی قسمت کا فیصلہ دیگر میچوں کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ تاہم اگر پاکستان اپنے دونوں باقی میچز ہار گیا تو وہ صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ سے براہِ راست باہر ہو جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ منسوخ ہونے کے بعد صورتحال یہ ہے کہ اب گروپ کا ہر مقابلہ ناک آؤٹ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور غلطی کی گنجائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ تاہم 22 فروری کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8
کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ کولمبو میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نےٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔بعد ازاں امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کیلئے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ سے ہوگا۔
بابر کو نمیبیا کیخلاف
کولمبو : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے پاس مخصوص مہارت ہے، بابر کو معلوم ہے کہ ہمیں ان سے کیا درکار ہے، ایشیا کپ کے بعد ہم بابر کو مخصوص رول کے لیے واپس لائے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پر اعتماد ہیں تیاری مکمل، امید ہے کنڈیشنز کا بہتر انداز میں فائدہ اٹھائیں گے۔ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم کو معلوم ہے کہ ہمیں ان سے کیا درکار ہے، ہمیں بابر سے مڈل میں ان کے رول کی ضرورت ہے، بابر اعظم کو نمیبیا کے خلاف 11 ویں 12 ویں اوور میں بھجوانے کا فائدہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بابر کو معلوم ہے کہ ان کا پاور پلے میں اسٹرائیک ریٹ 100 سے کم ہے ، یہ وہ رول نہیں جو ہمیں بابر سے چاہیے، امریکا کے میچ میں بابر نے اسٹرائیک ریٹ بڑھایا تھا، ایشیا کپ کے بعد ہم بابر کو مخصوص رول کے لیے واپس لائے ہیں۔ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بابر کے پاس مخصوص مہارت ہے اور کچھ وقت ایسے ہوتے ہیں جب دوسرے وہ رول زیادہ بہتر ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان ہمارے اسکواڈ میں ہیں ان کی جب ضرورت ہو گی وہ کھیلیں گے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بہترین ٹیم کو ہی میدان میں اتاریں۔ کوچ کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں اسپنرز کا کردار زیادہ رہا ہے دیکھیں گے کہ کمبی نیشن کیا بہتر رہتا ہے ، سلمان آغا اس وقت اپ سیٹ تھے جب وہ آوٹ ہوئے اس کےسوا کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔عثمان طارق کی غیر معمولی اسکلز ہیں وہ بیک وقت اٹیک اور دفاع کر سکتا ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں کل بروز ہفتہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان کی بنگلادیش
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلا دیش کا دورہ کرے گی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ہوگی۔ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش پہنچے گی، قومی ٹیم 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 11 ، دوسرا 13 اور تیسرا 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ یہ پچھلے برس جولائی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا بنگلا دیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔ جولائی میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بنگلا دیش نے جیتی تھی۔ پچھلے سال جولائی سے قبل بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے مئی جون میں پاکستان کا دور ہ کیا تھا جس میں سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 0-3سے جیتی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8
کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بارش کا امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں کل بروز ہفتہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ شائقین کرکٹ اس مقابلے کو ایک سنسنی خیز میچ قرار دے رہے ہیں، تاہم سری لنکا میں جاری دیگر مقابلوں کی طرح اس میچ پر بھی بارش کا شدید خطرہ منڈلا رہا ہے۔ موسمی پیشگوئی کے ادارے AccuWeather کے مطابق کولمبو میں کل بارش کا 74 فیصد امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔ اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہوگا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔
احمد شہزاد کو دیکھ
کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمیبیا کےخلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اپنے کرکٹ آئیڈل کا نام بتا دیا۔ بدھ کو کولمبو میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےاہم میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کے 200 رنز کےہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔شاندار سنچری اسکور کرنےپر صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ میچ کے بعد سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ شروع میں وکٹ تھوڑا مشکل تھا، صائم اور میں ایسے بیٹر ہیں کہ گیند تیز آئے، پر پچ کی وجہ سے یہاں گیند پھنس کر آرہا تھا۔ صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میں نے صائم ، سلمان آغا کو یہی کہا تھا کہ تھوڑا وقت لیں گے، پارٹنرشپ لگائیں تو اسکور اچھا ہوسکتا ہےاور ہم نے یہی کیا۔ وسیم اکرم نے صاحبزادہ فرحان سے ان کے کرکٹ آئیڈل کا پوچھا تو پاکستانی اوپنر نے جواب دیا کہ میں نے کرکٹ احمد شہزاد کو دیکھ کر شروع کی وہ میرے کرکٹ آئیڈل ہیں۔ صاحبزادہ فرحان نے کہاکہ احمد شہزاد میرے فیورٹ کرکٹر ہیں، میں نے جب کرکٹ شروع کی تو ان کے ساتھ ڈومیسٹک میں کھیلا۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ بات یہی ہے کہ احمد شہزاد میرے آئیڈل ہیں، ان کو فالو کرتا ہوں، کبھی بیٹنگ میں کوئی مسئلہ ہو تو ان سے رہنمائی لیتا ہوں۔
ہاکی فیڈریشن کا صدر
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ہاکی میں جاری بحران کے خاتمے تک مینز ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مدد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں پرو ہاکی لیگ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ ہم ہاکی کے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ہاکی کے معاملات کو درست کرنے کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے حکام کو ہدایت دی کہ مصر میں ہونےو الے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیےٹیم کے لیے فوری طور پر فضائی ٹکٹ، کھیلوں کا سامان اور ہوٹل رہائش کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ جمعہ سے کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپ قائم کیا جائے اور تمام تیاریاں جمعرات کی رات تک مکمل کر لی جائیں۔ محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ زخمی کھلاڑیوں کو پی سی بی کی نگرانی میں فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کھلاڑیوں کو کھیل پر مکمل توجہ مرکوز رکھنے کا کہا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ صرف کھیل پر توجہ دیں، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، ہم کسی بھی صورت میں ملک کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے حالیہ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہنے پر کھلاڑیوں میں فی کس 10 لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کیے، جو ایک سابقہ اعلان کی تکمیل تھی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے مشکل وقت میں ملاقات، تعاون اور حوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کے تمام معاملات چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیکھیں گے۔ تاہم بعد ازاں محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نہیں بن رہے، تاہم بحران کے خاتمے تک کھلاڑیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب طارق بگٹی نے پی ایچ ایف کے صدر کے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کر دیا۔ معاملہ کیا ہے؟ آسٹریلیا کے دورے میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے غیر معیاری سہولیات کی ویڈیو سامنے آئی تھی جبکہ وطن واپس پہنچنے پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے بھی کہا تھا کہ ہم غیر معیاری رہائش فراہم کی گئی، لڑکے اپنے برتن اور کپڑے خود دھوتے رہے۔ عماد بٹ نے موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا تھا کہ معاملے کا فوری ایکشن لیا جائے کیونکہ ہمارے پاس ورلڈکپ کے لیے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ جمعرات کو پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بھارت کی سیاست دی
بھارت کی سیاست انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کو بھی آلودہ کرنے لگی، دی ہنڈریڈ میں آئی پی ایل سے منسلک ٹیموں کی جانب سے پاکستانی پلیئرز کو نہ پک کرنے کا خدشہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق دی ہنڈریڈ میں پاکستانی کرکٹرز کو صرف وہ ہی پک کرسکتے ہیں جن کی ملکیت میں آئی پی ایل فرنچائز حصہ دار نہ ہوں۔ بی بی سی کے مطابق انگلش بورڈ کے ایک اہم افسر نے اس حوالے سے ایک پلیئر ایجنٹ کو آگاہ کردیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے افسر نے ایجنٹ کو بتایا کہ آئی پی ایل ٹیموں کی ملکیت والی ٹیمیں پاکستانی پلیئرز سے دور رہ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ دی ہنڈریڈ کی 8 ٹیموں میں سے 4 کی 49 فیصد ملکیت آئی پی ایل ٹیموں کے پاس ہے۔ مانچسٹر سپر جائنٹس، ایم آئی لندن، سن رائزر لیڈز اور سدرن بریو میں بھارتی سرمایہ کاری آچکی ہے۔ بی بی سی کے مطابق ایک ایجنٹ نے شکوہ کیا کہ انڈین ملکیت میں کام کرنے والی ٹیموں کا پاکستانی پلیئرز کو نہ لینا ایک غیر اعلانیہ قانون بن چکا ہے۔ یہ ٹرینڈ جنوبی افریقا کی ایس اے ٹی ٹوئنٹی اور یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں بھی دیکھا گیا ہے۔ اس سال ہونے والی دی ہنڈریڈ کا پلیئرز آکشن 11 اور 12 مارچ کو منعقد ہوگا۔ پاکستان کے حارث رؤف سمیت متعدد کھلاڑی آکشن میں شامل ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر وزیرستان
خیبر پختونخوا: شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی کی بولنگ کی مہارت نے سوشل میڈیاپر دھوم مچادی ، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی لیگ میں شامل کرلیا۔ سوشل میڈیا پر شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے تعلق رکھنے والی بچی آئینہ وزیر کی کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں کے ایک کرکٹ میچ میں آئینہ وزیر فاسٹ بولنگ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں آئینہ کی مہارت کو خوب سراہا جا رہا ہے اور صارفین “ماشاءاللہ” کے پیغامات کے ساتھ ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ مقامی شائقین اور کرکٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، تاہم مناسب مواقع اور سہولیات کی کمی آڑے آ رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بچی کی بولنگ کی مہارت سے خوب متاثر ہوئے۔ جاوید آفریدی نے ویڈیو کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ! آئینہ وزیر ایک غیرمعمولی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہیں، ایسا ٹیلنٹ یقیناً درست پلیٹ فارم کا حقدار ہوتا ہے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ مجھے یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آئینہ وزیر ہماری آنے والی Zalmi Women League کا حصہ ہوگی۔ یہ وہ پلیٹ فارم ہے جو ہم نے اپنی بچیوں کے لیے بنایا ہے تاکہ وہ کھیل سکیں، دوسروں کو متاثر کریں اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئینہ کو تمام ضروری کرکٹ سامان اور مناسب سہولیات فراہم کی جائیں، تاکہ انہیں وہ مواقع میسر آئیں جن کی وہ حقیقی طور پر حقدار ہیں، وہ آگے بڑھیں۔ جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کہ کہ براہِ کرم آئینہ وزیر کی تفصیلات شیئر کریں تاکہ ہماری ٹیم ان سے براہِ راست رابطہ کر سکے۔
پی ایچ ایف کے صدر
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگادی ہے، وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ بد انتظامی کے واقعے پر طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے اور تحقیقات میں پرولیگ بے نظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سب مینج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پی ایس بی میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔ طارق بگٹی نے مزید کہا کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے اسپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا ہے اور ہم جس کوالیفائی راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری اچیومنٹ ہے، میں فلیڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ہمیں بہت سپورٹ کیا جب کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے 2 سال مجھے موقع دیا، وزیراعظم نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ رکھے اور ریلیز کیے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری مکمل کرلی ہے اور 3 رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ تیار کی ہے جسے وزیر اعظم آفس بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کئی مالی معاملات کا ذکر کیا گیا ہے اور اس انکوائری رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
پاک بھارت کشیدگی کے باعث عالمی کرکٹ معاملات میں بڑی پیش رفت سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں آئی سی سی (International Cricket Council) نے مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی کے حوالے سے متبادل آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت(India) میں شیڈول ICC Champions Trophy 2029 اور ICC Cricket World Cup 2031 کے لیے دیگر ممالک کو ممکنہ میزبان بنانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی حالات اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث مستقبل کے ایونٹس کے انعقاد کو محفوظ بنانے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، 7 ٹیموں نے سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا ، ایک کا فیصلہ ہونا باقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا( Australia )کو متبادل میزبان کے طور پر مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے کیونکہ وہاں عالمی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیمز، مضبوط انفراسٹرکچر اور بڑے ایونٹس کے کامیاب انعقاد کا تجربہ موجود ہے۔ دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بنگلا دیش( Bangladesh )کی بعض ایونٹس میں شرکت بھی ماضی میں سیاسی مداخلت سے متاثر رہی، جس کے بعد عالمی کرکٹ حکام نے مستقبل میں ایسی رکاوٹوں سے بچنے کے لیے متبادل وینیوز کی تلاش شروع کر دی ہے۔ راشد خان کا بڑا اعزاز ، ٹی ٹوئنٹی میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے ذرائع کے مطابق مالی طور پر مضبوط کرکٹ مارکیٹ ہونے کے باعث ماضی میں کئی بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی بھارت کو دی جاتی رہی، تاہم پڑوسی ممالک خصوصاً پاکستان (Pakistan )کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے تناظر میں اب اس پالیسی پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے کی سیاسی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مستقبل میں بڑے عالمی ٹورنامنٹس مختلف ممالک میں تقسیم کیے جانے کا رجحان بڑھ سکتا ہے، تاکہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جا سکے اور عالمی مقابلوں کا تسلسل برقرار رہے۔
پاکستان سپر ایٹ مرحلہ کھیلے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ آج ساڑھے دس بجے جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے اہم ترین میچ میں اڑھائی بجے پاکستان نمیبیا کے مدمقابل ہو گا، تیسرا میچ ساڑھے چھ بجے انڈیا اور نیدر لینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نمیبیا کے خلاف پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے، یہ میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائے گا، شکست ہونے کی صورت میں پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔ اگر میچ بارش کی وجہ منسوخ ہو جاتا ہے تو اس صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس صورت میں بھی پاکستان پانچ پوائنٹ کے ساتھ اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائے گا۔ امریکا کے بھی چار پوائنٹ ہیں لیکن اس کا رن ریٹ پاکستان سے اچھا ہے، اس وجہ سے پاکستان کو یہ میچ ہر صورت میں جیتنا ہو گا۔ سات ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں، صرف ایک ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے جو پاکستان اور نمیبیا کے میچ کے بعد ہو جائے گا۔ زمبابوے کے بیٹر برینڈن ٹیلر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کولمبو میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پچاس سے ساٹھ فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے۔
قومی ہاکی ٹیم نے ٹیم
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کے خلاف بغاوت کر دی۔ قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی،لاہور ائیر پورٹ پرکپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ نے کھلاڑیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے ہم سے جھوٹ بولا ہے ،ہم موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔ واجبات کی عدم ادائیگی،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے انتہائی قدم اٹھا لیا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے واقعے کا نوٹس لینے کی درخواست کرتےہیں، اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ،جن حالات میں میری ٹیم نے پرفارم کیا یہ بڑی بات ہے ۔ ہمارے کھلاڑی ناشتہ خود بناتے رہے ،برتن خود دھوتے رہے ،جب کھلاڑی کو ریسٹ نہیں ملے گا وہ کیسے پرفارم کرے گا ،پاکستان ہاکی بہتر کرنے کے لئے پڑھے لکھے اور میرٹ پرلوگ لانے چاہئیں،مینجمنٹ کو گالیاں دینے والی بات درست نہیں، کچھ تلخ کلامی ہوئی۔ دوسری جانب معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ترجمان اسپورٹس بورڈ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے الاؤنسز ایک بار پھر تاخیر کا شکار وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی عزت اورسہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اگرغفلت یا بدانتظامی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہئ قومی ہاکی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا کے دوران غیر معیاری رہائش فراہم کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو چھوٹے کمروں میں تین، تین کی تعداد میں ٹھہرایا گیا جس پرشدید تشویش پائی جاتی ہے، رہائشی انتظامات بین الاقوامی معیارکے مطابق نہیں تھے، جس سے قومی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آئی سی سی کا بھارت
پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے بھارت سے اہم ایونٹس کی میزبانی کسی اور ملک کو دیے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطا بق آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 ون ڈے ورلڈکپ کے لیے متبادل میزبان ملک پر غور شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا ممکنہ طور پر آئی سی سی کے گلوبل ایونٹس کا متبادل میزبان ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کی شرکت بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے متاثر ہوئی، آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کیلئے متبادل وینیوز کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطا بق فنانشل پاور ہاؤس ہونے کے ناتے کئی بڑے ایونٹس کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی تاہم بھارت کے پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد اس فیصلے پر نظرثانی کی جارہی ہے۔
پاک بنگلا دیش ون
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم بنگلا دیش میں ون ڈے سیریز کھیلے گی، سیریز میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچ 12 مارچ، 14 اور 16مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے دوبارہ بنگلا دیش جائے گی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز مئی میں کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ ڈھاکا میں 8 مئی سے 12 مئی تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو ہرانے کے باوجود بھارتی کرکٹرز لڑ پڑے،ویڈیو وائرل دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 مئی سے 20 مئی تک کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو
نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی کی جانب سے ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے اننگز کا آغاز کیا۔ ٹم سیفرٹ 6 رنز بنا کر سعد بن ظفر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، فن ایلن 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ رچن رویندرا اور گلین فلپس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو فتح دلوا دی۔ رچن رویندرا 59 رنز اور گلین فلپس 76 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف 15.1 اوور میں حاصل کر لیا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیڈا نے نیوزی لینڈ کو 174 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کینیڈا کی جانب سے اننگز کا آغاز یوراج سمرا اور دلپریت باجوہ نے کیا۔ دلپریت باجوہ نے 36 رنز بنائے اور وہ کیچ آؤٹ ہوئے، یوراج سمرا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 65 گیندوں پر6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 110 رن بنائے۔ کینیڈا کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رن بنائے اور نیوزی لینڈ کو 174 رنز کا ہدف دیا۔ پاک بنگلا دیش ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، جمی نیشم، جیکب ڈفی اور جیمیسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بابر اور شاہین نے بہت
کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر عثمان طارق نے کہا ہےکہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے بہت میچز بھی جتوائے ہیں اور ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ مشکل تب ہوتی ہے جب غلطیوں پر کام نہ کریں، ہم نے غلطیوں پر کام کیا ہے دوبارہ غلطیاں نہیں کریں گے تو مشکل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد میٹنگ میں وہی بات ہوتی ہے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں اور میں نے محسوس نہیں کیا کہ ٹیم دباؤ میں ہے، پریشر ہونا نارمل چیز ہے اب پریشر تو ہے نہیں، پریشر پر قابو پانا ہی کام ہوتا ہے اور اس پر کام کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والے بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بارے میں عثمان طارق نے کہا کہ انہوں نے بہت میچز بھی جتوائے ہیں، ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے اور ویسے بھی ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، آگے آپ دیکھیں گے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت میچ کو پوری قوم دیکھ رہی ہوتی ہے، اپنی بھرپور کوشش کی اور آئندہ اس سے بھی بہتر کرنے کی کوشش ہوگی۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر میری وجہ سے کوئی ٹیم دباؤ میں آتی ہے تو اس سے اعتماد ملتا ہے، کوئی خاص تیاری کرتا ہے تو اس وجہ سے میں مزید اچھا کرنے کے لیے متحرک ہوتا ہوں۔ قومی کرکٹر نے مزید کہاکہ فائنل کھیلنا اور جیتنا ہمارا اولین مقصد ہے، ہمارا مقصد جیت ہے، ہم یہ نہیں دیکھ رہے ہیں حریف ٹیم کون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون پر میرا اختیار نہیں ہوتا، کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کوئی فیصلہ کرتے ہیں انہیں بیک کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں عثمان طارق نے کہا کہ کرکٹ میں دوبارہ واپس آیا اس کی وجہ ایم ایس دھونی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلےکے بعد اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی۔ کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں ے 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹام بینٹن 30 ، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔ اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 203 رنز کے ہدف کے جواب میں اٹلی کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا اور آخری اوورکی آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60،گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
راشد خان ٹی ٹوئنٹی
افغانستان کے مایہ ناز اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔ راشد خان نے یہ سنگ میل آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں یو اے ای کے خلاف وکٹ حاصل کرکے عبور کیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے ڈیوین براوو 631 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں جنہیں راشد خان نے فروری 2025 میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ تیسرے نمبر پر بھی ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن ہیں جنہوں نے 613 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں، وہ 191 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور تیسرے نمبر پر بھی کیوی اسپنر اش سودھی موجود ہیں جنہوں نے بالترتیب 164 اور 162 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریو س ہیڈ نے 56 اور مچل مارش نے 54 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے دوشن ہمانتھا نے 3 اور دشمانتھا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے 181 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوور میں باآسانی پورا کرلیا اور گروپ بی میں سے سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے نسانکا نے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ کوشل مینڈس بھی 38 گیندوں پر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آل راؤنڈر عماد وسیم
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے دوسری شادی کرلی۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عماد وسیم نے اپنی دوسری شادی کی اطلاع دی۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی جو کہ میری زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا تاہم اس کے باوجود اس دوران مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں میرے بچوں کی صورت میں عطا ہوئیں جن سے میں بے انتہا محبت کرتا ہوں اور یہ محبت کبھی ختم نہیں ہوگی۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک صبر کرتا رہا اور امید کا دامن تھام کر اُن چیزوں کو بچانے کی کوشش کرتا رہا جو میرے لیے سب سے زیادہ اہم تھیں۔ اس دوران میں نے کچھ ایسے فیصلے کیے جن پر مجھے افسوس ہے کیونکہ میری تاخیر اور خاموشی ایک ایسی صورتِ حال کا باعث بنی جس میں ایک بے گناہ شخص کو ناحق پرکھا گیا اور ایسی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کی وہ مستحق نہیں تھی، اس معاملے پر میں خود کو ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل اور اپنے والدین کی رہنمائی سے میں نے اب نائلہ سے نکاح کر لیا ہے۔ یہ قدم سوچ سمجھ کر اور واضح نیت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تاکہ ایک ایسی زندگی شروع کی جاسکے جو سکون، استحکام اور باہمی احترام پر قائم ہو۔ نائلہ میری زندگی میں وقار، سکون اور استحکام لانے کا باعث بنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑھ کر میری وابستگی اپنے بچوں کے ساتھ ہے۔ باپ ہونا صرف نان و نفقہ فراہم کرنے کا نام نہیں بلکہ باپ کی موجودگی، محبت اور رہنمائی بھی اس کا حصہ ہیں۔ اپنی پوری کوشش کے باوجود میں اب بھی اُن سے ملنے سے قاصر ہوں۔ میری واحد خواہش یہ ہے کہ میں اُن کی زندگی میں فعال اور بامعنی کردار ادا کر سکوں۔ انہوں نے اپیل کی کہ میری ذاتی زندگی کو وقار اور رازداری کے ساتھ دیکھا جائے۔ ہر بات پر عوامی مباحثہ ضروری نہیں ہوتا اور نہ ہی ہر معاملے پر تبصرہ لازم ہے۔ بعض اوقات آگے بڑھنے کا سب سے باوقار راستہ ہمدردی اور حدود کے احترام کے ساتھ اختیار کیا جاتا ہے۔ 2025 میں عماد وسیم نےثانیہ اشفاق سے علیحدگی کیلئےکیس دائرکیا تھا خیال رہے کہ عماد وسیم کی 2019 میں ثانیہ اشفاق سے شادی ہوئی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں۔ دسمبر 2025 میں عماد وسیم نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے لیے کیس دائر کیا تھا۔ اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عماد وسیم نےکہا تھا کہ کافی سوچ بچار کی، میرے اور اہلیہ کے درمیان کچھ برسوں سے اختلافات حل نہ ہوسکے اس لیے اب میں نے طلاق کے لیے کیس دائر کردیا ہے۔ عماد وسیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے درخواست ہےکہ ہماری نجی زندگی کا خیال رکھا جائے، پرانی تصاویر کے اوپر دھیان نہ دیں کسی کے ساتھ نہ جوڑا جائے اور کوئی بیانیہ تشکیل دینے سے گریز کیا جائے۔ دوسری جانب عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق اس معاملے پر پھٹ پڑیں اور انسٹاگرام اسٹوری میں عماد وسیم کی دوسری شادی کی ویڈیوز اور تصویر جاری کردیں
پاکستان کے خلاف جیت
پاکستان کے خلاف جیت کے باوجود بھارتی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے۔ پاکستان کی اننگز کے دوران ہارک پانڈیا کی گیند پر کلدیپ یاوید نے شاہین آفریدی کا کیچ ڈراپ کردیا جس پر پانڈیا نے ان پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اننگز کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں میں تکرار دکھائی دی۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی کلدیپ یادیو کو کچھ کہا اور بھارتی کپتان کا غصہ واضح طور پر دیکھا گیا۔ بھارتی کھلاڑیوں کی لڑائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی اور یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی صورت اختیار کرگیا ہے کیونکہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سےمیچ جیتنا ضروری ہے۔ پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی نذرہوجائے تب بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائےگا۔
شاہین آفریدی، بابراعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کا وقت گزرچکا ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو اب نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے،کمزور ٹیموں کے خلاف بے معنی فتوحات سے کوئی فائدہ نہیں ہونا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میچ میں شاداب خان نے ایک اوور میں بغیر کوئی وکٹ لیے 17 رنز دیے، شاہین آفریدی نے 2 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ لی جبکہ بابر اعظم صرف 5 رنز اسکور کرسکے۔
بھارت نے ہمیں آؤٹ کلاس
ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے 61 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہےکہ بھارت نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا، اس کارکردگی کے بعد ڈریسنگ روم میں سب مایوس ہیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں گیند پہلی اننگز کے مقابلے میں زیادہ سلپ ہوئی، ایشان کشن نے اچھی اننگز کھیلی وہ ہم سے میچ لےگئے۔ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کا یہی رول ہے اور انھیں صحیح وقت پر لایا گیا تھا، میچ میں ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی، ایشان کشن نے ہمارے اسپنرز پر دباؤ ڈالا، پہلے بولنگ کرنےکا فیصلہ درست تھا، پہلی اننگز میں گیند زیادہ اسپن ہوئی۔ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں آگے جانےکے لیے ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی، ہماری ابتدائی وکٹیں جلدی گرگئیں، پارٹنر شپ قائم نہیں ہوئی ، ہم دو مہینے سے اچھا کھیل رہے تھے لیکن آج پیچھے چلےگئے۔
کمزور ٹیموں کیخلاف
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہےکہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل ہماری تیاری دیکھیں تو ہم نےکمزور ٹیموں کے خلاف ہی کھیلا ہے۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہم عمان، یو اے ای، سری لنکا، بنگلادیش، امریکا کے خلاف کھیلتے رہے اور جیتتے رہے لیکن جب ہم سخت ٹیم سے کھیلتے ہیں تو مشکلات ہوتی ہیں ، ایک سال کے دوران بھارت سے یہ چوتھا میچ ہارے ہیں، نیوزی لینڈ سے 5 میچ کھیل کر ایک جیت سکے۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی جو ٹیمیں پاکستان آئی تھیں وہ کمزور تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف سب سے اچھی ہماری ٹیم ہے لیکن جہاں مقابلہ سخت ہو وہاں آپ 50 سے 60 رنز کا مارجن رکھ لیں۔ ہماری ٹیم میں بہت سارے آل راؤنڈر ہیں لیکن نہ تو وہ بولنگ کر رہے ہیں نہ ہی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔
بابر، شاہین اور شاداب کو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد کھلاڑیوں پر برہم ہوگئے۔ اتوار کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد فینز اور سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جار رہا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں یکطرفہ شکست پر برہم ہوگئے۔ شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلا ف میچ میں ہم نے بہت غلطیاں کیں، بھارت جیت کا حق دار تھا۔ کپتان سلمان علی آغا کے فیصلے بالکل سمجھ نہیں آئے۔ہمارا جو ٹرمپ کارڈ تھا عثمان طارق اسے 10 اوورز تک کیوں چھپائے رکھا۔ انہوں نے شاہین آفریدی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے بھی اچھی بولنگ نہیں کی، پہلے اوور میں رنز کھانے کے بعد بھی آخری اوور شاہین کو دیا گیا جبکہ ہمارے پاس فہیم اشرف بھی موجود تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں فیصلہ ہو تو میں شاہین ، شاداب خان اور بابر کو ٹیم سے باہر بٹھاؤں اور نئے لڑکوں کو موقع دوں۔ سابق کپتان نے کہا کہ سینیئرز پلیئرز کب سے کھیلتے آرہے ہیں ، جہاں ہماری امید ہوتی ہے کہ یہ بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں، ان سے پرفارمنس نہیں ہوتی اس لیے نمیبیا کے خلاف اگلے میچ میں نئے لڑکوں کو چانس دینا چاہیے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ پاکستان کو 61 رنز سے شکست دینے کے بعد گروپ اے سے بھارت سپرایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست سے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ کو بھاری دھچکا پہنچا ہے۔ شکست کے بعد پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.932 سے گر کرمنفی 0.403 ہوگیا ہے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر امریکا سے نیچے آگیا ہے۔ امریکا کے 4 میچز میں 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس اور رن ریٹ 0.788 ہے۔ پاکستان کا آخری گروپ میچ نمیبیا سے ہے جو کہ 18 فروری کو کھیلا جائےگا۔ سپر ایٹ مرحلے میں جانے کے لیے پاکستان کو یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا، نمیبیا نے اگر اپ سیٹ کردیا تو پاکستان سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہوجائےگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ایشان کشن تھے جو کہ 40 گیندوں پر 77 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور پر تلک ورما کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا، انہوں نے 25 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے صائم ایوب کا شکار بن گئے۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بناکر عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دوبے نے 27 جب کہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق نے 4 اوورز میں 24 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے بھی ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔ شاداب خان نے 14اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، وورن چکرورتی، جسپریت بھمرا اور اکثر پٹیل نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے، تلک ورما اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ آج پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان ، بابراعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل تھے۔ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ ابھیشیک شرما اورکلدیپ یادیو کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ۔
بھارت سے 4 ماہ میں
کراچی: پاکستانی ٹیم کو بھارت سے 4 ماہ میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم نے روایتی حریف سے 16میں سے 13میچ ہارے، جس پر عوام مایوس ہیں اور سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ ہمارا کرکٹ سسٹم کب بہتر ہوگا؟ بھارت کی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف مسلسل آٹھویں فتح، چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعدقومی ٹیم نے روایتی حریف کیخلاف آخری میچ چار ستمبر2022کو دبئی میں جیتا ،کپتانوں میں مصافحہ پھر نہ ہوسکا۔ اتوار کو کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ پاکستان کے چار بولروں سلمان آغا، عثمان طارق، محمد نواز اورصائم ایوب نے 14اوورز میں مجموعی طور پر 87 رنز دیئے جبکہ تین بولروں شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور شاداب خان نےچھ اوورز میں 86 رنز دیئے جو پاکستان کی ہار کا سبب بنے۔ فہیم اشرف کو کپتان نے مسلسل تیسرے میچ میں بولنگ نہیں دی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم حالیہ سالوں میں بھارت کے خلاف وائٹ بال فارمیٹ میں بدترین کارکردگی دکھاکر مسلسل شکستوں سے دوچار ہورہی ہے جس سے پاکستان کے کرکٹ نظام پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ 2017میں اوول میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان وائٹ بال فارمیٹ(ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل) کے16میچ ہوئے جن میں سے13میں بھارت کامیاب رہا جبکہ دو میں فتح پاکستان کو ملی ایک میچ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں بھارت کا پلہ بھاری ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان مجموعی طور پر9میچ ہوئے جن میں سے بھارت نے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2021 میں دبئی میں پاکستان کو واحد کامیابی ملی۔ چار ستمبر2022 میں پاکستان نے آخری بار بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل دبئی میں ایشیا کپ میچ میں پانچ وکٹ سے جیتا تھا۔ اس کے بعددونوں ٹیمیں چھ بار آمنے سامنے آئیں اور تمام میچ بھارت نے جیتے۔ پاکستان کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، 2022 میں میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں شکست ہوئی جبکہ جون2024 میں نیویارک میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ 6رنز سے جیتا۔ امریکا میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم120رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی۔
ٹی 20 ورلڈکپ
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف بڑے میچ سے قبل اسپنر عثمان طارق کو ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا ہمارے لیے یہ سب کھلاڑی ایک جیسے ہیں، عثمان طارق کو آپ سب نے بنایا، وہ ہمارے لیے ٹرمپ کارڈ ہیں۔
انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو با آسانی 5 وکٹوں سے مات دے دی
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو با آسانی 5 وکٹوں سے مات دے دی۔ کولکتہ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 152رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رچی برینگٹن نے 49 اور مائیکل جونز نے 33رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے 3، جوفرا آرچر اور لیام ڈاؤسن نے 2، 2کھلاڑی آؤٹ کیے۔ جواب میں انگلینڈ نے 153 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوورمیں 5وکٹ پرحاصل کرلیا۔ ٹام بینٹن نے 63رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جیکب بیتھل نے32 رنز بنائے۔
پاکستانی اسپنر کا خوف
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی بیٹرز پر پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا خوف طاری ہوگیا۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کو پاک بھارت ٹاکرا ہونا ہے اور اس سے قبل جس چیز کی سب سے زیادہ بات کی جارہی ہے وہ پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا ایکشن ہے۔ بھارتی بیٹرز بھی عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن سے پریشان ہیں۔ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کولمبو میں نیٹ سیشن کے دوران بھارتی بیٹرز نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔ بھارتی اوپنر ایشان کشن نے نیٹ بولرز کے ساتھ خصوصی پریکٹس کی۔ کولمبو میں پریس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، پاکستان کے اسپنرزاچھا کھیل رہے ہیں ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔
آئر لینڈ کو بڑا دھچکا،
آئر ینڈ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ انجری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ پال اسٹرلنگ کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری ہوئی، وہ کیچ پکڑتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پال اسٹرلنگ کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی ہے۔ پال اسٹرلنگ کی جگہ سیم ٹاپنگ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پی ایس ایل: انضمام الحق
پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں راولپنڈی فرنچائز کے ساتھ منسلک ہوگئے۔ راولپنڈی کی ٹیم نے انضمام الحق کو پریزیڈنٹ کرکٹ افیئرز مقرر کیا ہے اور اس سے قبل انضمام پشاور زلمی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ پی ایس ایل 11 میں راولپنڈی کی ٹیم پر نظر ڈالی جائے تو نسیم شاہ جو اس آکشن کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے انہیں راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ میں خریدا جب کہ نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل کو راولپنڈی نے 8 کروڑ 5 لاکھ میں اپنا حصہ بنایا۔ راولپنڈی نے محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ میں خریدا اور بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین کیلئے 3 کروڑ کی کامیاب بولی لگائی۔ لاری ایونز کو ٹیم راولپنڈی نے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا جب کہ عماد بٹ کو 80 لاکھ، عبداللّٰہ فضل کو 67 لاکھ 50 ہزار اور کامران غلام کو 65 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دیدی۔ کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔ 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح زمبابوے نے 23 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے، برین بینیٹ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے 35، 35 رنز اسکور کیے۔ سکندر رضا نے بھی 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رنشا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زمبابوے کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی، رنشا نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاک بھارت میچ
آئی سی سی نے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے 5ممالک کے بورڈ سربراہان کو مدعو کرلیا۔ پاکستان،بھارت،بنگلا دیش،سری لنکا اورافغانستان بورڈ کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے ،صدر بی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ 15فروری کوایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت کیخلاف میچ سے قبل نمیبیا کےکپتان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا دوسری جانب پاک بھارت میچ کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوگئیں ،پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں شائقین کی گنجائش صرف پینتیس ہزار ہے۔ پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں،پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔ پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا پاک بھارت میچ کی ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے کا خدشہ ہے،پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ بائیکاٹ کی وجہ سے متعدد ٹکٹس کینسل بھی ہوئی تھیں۔کینسل ہونے والی ٹکٹس سری لنکن شائقین نے خرید لیں تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے اسپنرز بھارتی ٹیم کو مشکلات میں ڈال سکتے ہیں اسی لیے محتاط رہنا پڑے گا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابرار احمد، شاداب خان، محمد نواز، صائم ایوب اور عثمان طارق پاکستان کے اسپن اسلحہ خانہ میں موجود ہیں، کولمبو کی کنڈیشنز اجازت دیں تو اس کو مزید مضبوط بھی کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نمیبیا کے خلاف میچ میں اسپن کو کھیلنے کے تحفظات بڑھ گئے ہیں کیونکہ 5 کھلاڑی اسپنرز کے خلاف آؤٹ ہوئے، یو ایس اے کے خلاف 3 بھارتی بیٹرز اسپنرز کے خلاف آؤٹ ہو ئے۔ انڈیا بلاشبہ فیورٹ ہے لیکن بھارتی ٹیم میں چھوٹی دراڑیں ہیں جنہیں بڑے ٹورنامنٹ میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور پاکستان کے خلاف میچ میں چھوٹے کریکس بڑے ہوسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کو اسپن کو ڈی کوڈ کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ پاکستان بھارتی ٹیم پر غلبہ حاصل کر لے، پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں بھارتی بیٹرز کو سلو ڈاؤن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بھارتی بیٹرز کا سلو ڈاؤن ہونا ہی اس میچ میں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔
بھارت نہ جانے کا فیصلہ
Asif Nazrul بنگلا دیش کے مشیر برائے کھیل آصف نذرل نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارت نہ جانے کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور کھلاڑیوں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم کی ورلڈ کپ سے غیر موجودگی پر کسی قسم کا افسوس نہیں کیونکہ یہ فیصلہ قومی وقار، عوام اور کرکٹ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔ ٹی20 ورلڈ کپ، کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا یاد رہے کہ بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا اور آئی سی سی سے میچز کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے درخواست مسترد ہونے کے بعد بنگلا دیش نے شرکت سے انکار کیا جس کے بعد اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔ دوسری جانب حالیہ مذاکرات کے بعد آئی سی سی نے بنگلا دیش کے خلاف کسی قسم کی پابندی نہ لگانے کا اعلان کیا ہے جبکہ مستقبل میں ایک عالمی ایونٹ کی میزبانی دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان مذاکرات کے بعد سامنے آئی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دیدی آصف نذرل نے اس پیش رفت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش نے کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے اہم کامیابی حاصل کی ہے اور یہ ملک کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ مبصرین کے مطابق اس معاملے نے عالمی کرکٹ میں سیاست اور سکیورٹی معاملات کے اثرات کو بھی نمایاں کر دیا ہے جبکہ مستقبل میں ایسے تنازعات کے امکانات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
بھارت کے خلاف میچ
کولمبو، سری لنکا – آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان اہم گروپ اے میچ سے قبل بلے باز بابر اعظم نے ایک دلچسپ تصویر شیئر کردی ہے۔ بابر اعظم نے اپنے انسٹاگرام اکوانٹ میں ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ سوئمنگ پول میں بیٹھے، مکمل آرام اور سکون کے لمحات سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، جس سے ان کے حامیوں اور شائقین کے درمیان جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد بھارت اور سری لنکا میں جاری ہے، اور سب کی نظریں پاکستان اور بھارت کے گروپ اے میچ پر مرکوز ہیں، جو 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ اب تک کے میچز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان نے 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی، تاہم بابر اعظم اس میچ میں صرف 15 رنز ہی بنا سکے۔ جبکہ امریکہ کے خلاف پاکستان نے 32 رنز سے شاندار فتح حاصل کی، جس میں بابر اعظم نے شائقین اور نقادوں کو جواب دیتے ہوئے 32 گیندوں پر 46 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر صاحبزادہ فرحان کے ساتھ 81 رنز کی شراکت قائم کی، جس سے ٹیم کی فتح یقینی ہوئی۔ بابر اعظم کی یہ تصویر اور ٹیم کی موجودہ کارکردگی پاکستانی شائقین میں ٹیم کے حوصلے اور میچ سے قبل اعتماد کی جھلک پیش کرتی ہے، جس سے توقعات بڑھ گئی ہیں کہ بھارت کے خلاف میچ انتہائی دلچسپ اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔
سری لنکا کا رواں ورلڈ کپ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دے دی۔ عمان کی جانب سے 226 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عامر کلیم اور جتیندر سنگھ نے اننگز کا آغاز کیا، جتیندر سنگھ ایک رنز اور عامر کلیم چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حماد مرزا 9 رنز بنا سکے، وسیم علی نے 27 رنز بنائے، ونائیک شکلا ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، جیتین رامانندی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ محمد ندیم کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا انہوں نے 53 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے، عمان نے مقررہ بیس اوورز نو وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے اس طرح سری لنکا 105 رنز سے یہ میچ جیت گیا۔ سری لنکا نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ 225 رنز بنائے اور عمان کو جیتنے کے لئے 226 رنز کا ہدف دیا۔ عمان نے ٹاس جیت جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے اور اس ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پون رتھنایئکے نے 28 گیندوں پر 60 اور کوشال مینڈس نے 45 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی، یہ شراکت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اس پوزیشن پر سری لنکا کی سب سے بڑی شراکت تھی۔ بھارت کے خلاف میچ سے پہلے بابر اعظم نے دلچسپ تصویر شئیر کر دیں سری لنکا کیکپتنا داسن شاناکا نے 19 گیندوں پر نصف سنچری بنائی ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سری لنکا کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری تھی۔ عمان کی جانب سے جیتین رامانندی نے 2 جبکہ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس(Gerhard Erasmus) نے بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل رات کے وقت ٹریننگ کا موقع نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ ٹیم کو فلڈ لائٹس میں پریکٹس کیوں نہیں دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نمیبیا ٹیم نے حالیہ دنوں میں دن کے وقت میچ اور ٹریننگ سیشنز کیے جبکہ بھارت کو میچ سے پہلے دو مرتبہ رات کے وقت ٹریننگ کا موقع ملا۔ نمیبیا ٹیم کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ فلڈ لائٹس میں ہونا ہے، اس لیے انہیں بھی رات کے حالات میں پریکٹس کی ضرورت تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا ،افغانستان میچ کا سنسنی خیز نتیجہ آگیا نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس کا کہنا تھا کہ ان کے ملک میں ڈے نائٹ میچز کے لیے زیادہ انفراسٹرکچر موجود نہیں، اس لیے فلڈ لائٹس میں کھیلنے کا تجربہ بھی محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے چند کھلاڑی ہی مختلف لیگز اور بڑے ایونٹس میں فلڈ لائٹس کے نیچے کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ زیادہ تر کھلاڑیوں کے لیے یہ مشکل صورتحال ہو سکتی ہے۔ ایراسمس نے مزید کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ٹیم کو رات کی ٹریننگ کیوں نہیں دی گئی، تاہم وہ اور ان کی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی کوشش کریں گے اور سخت مقابلہ کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 67 رنز سے شکست دے دی رپورٹس کے مطابق نمیبیا ٹیم نے اس سے قبل نیدرلینڈز کے خلاف دن کا میچ کھیلا تھا اور اس کے بعد ہونے والے دونوں ٹریننگ سیشن بھی دن میں ہی کرائے گئے۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کو رات کے وقت ٹریننگ سیشنز دیے گئے جو نمیبیا ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بنے۔ واضح رہے کہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان اہم میچ آج شام نئی دہلی میں کھیلا جانا ہے، جس میں دونوں ٹیمیں جیت کے لیے میدان میں اتریں گی جبکہ نمیبیا ٹیم محدود وسائل کے باوجود بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں لیول ون کی خلاف ورزی پر محمد نبی مشکل میں پھنس گئے۔ افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی زد میں آ گئے، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں گزشتہ روز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ محمد نبی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق افغانستان کے آل راؤنڈر نے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔ لیول ون پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کیلئے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 سے متعلق ہے، یہ شق میچ کے دوران امپائر کی ہدایت نہ ماننے سے متعلق ہے۔ سری لنکا کا رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعہ، عمان کو شکست افغانستان کی اننگز کے 14 ویں اوور کے آغاز میں محمد نبی نے لنگی نگیڈی کی کلائی پر بندھے بینڈ پر امپائرز سے اعتراض کرتے ہوئے بحث کی تھی۔
عادل رشید نے ٹی
نئی دہلی: انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اہم اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف روسٹن چیز کو 34 رنز پر آؤٹ کر کے اپنی 400 وکٹیں مکمل کر لیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جس سے انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں نمایاں برتری حاصل ہوئی۔ عادل رشید ٹی 20 کرکٹ میں یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے انگلش باؤلر بن گئے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر کرس جارڈن ہیں جنہوں نے 431 میچز میں 446 وکٹیں حاصل کیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عادل نے یہ اعزاز صرف 342 اننگز میں مکمل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹیلینز کے صدر مقرر اس سے قبل عادل رشید نے 3 فروری کو سری لنکا کے خلاف میچ میں 150 ٹی 20 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کی تھیں۔ فہرست میں افغانستان کے راشد خان 190 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
کیا افغانستان اب بھی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کا اگلے مرحلے میں پہنچنے کا سفر انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں دو بار سپر اوور کرائے گئے لیکن افغانستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ اپنے دو دو میچ جیت کر چار چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لئے اگلے دونوں میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے۔ مسلسل دو میچ ہارنے کے بعد افغانستان ڈی گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے، پہلی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی، بظاہر افغانستان کا اگلے مرحلے میں پہنچنا ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔ عادل رشید نے ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا اگر نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقہ اپنے دونوں گروپ میچز ہار جاتے ہیں اور افغانستان اپنے دونوں میچ بڑے مارجن سے جیت جاتا ہے تو پھر افغانستان کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے چانسز ہیں کیونکہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت اور نمیبیا آج مدمقابل آئیں گے۔ آج تین میچ کھیلے جائیں گے، سری لنکا اور عمان کے درمیان میچ آج صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو گا۔ کیا افغانستان اب بھی سپر ایٹ مرحلے میں جا سکتا ہے؟ دوسرا میچ اٹلی اور نیپال کے درمیان آج دن اڑھائی بجے ہو گا جبکہ تیسرے میچ میں بھارت اور نمیبیا شام ساڑھے چھ بجے آمنے سامنے ہوں گے۔
پی ایس ایل 11:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی۔ نیلامی میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم راولپنڈی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا جو فروخت کے اعتبار سے ایونٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ دوسرے نمبر پر آل راونڈر فہیم اشرف رہے جنہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساڑھے 8 کروڑ روپے میں خریدا ۔ مہنگے ترین کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی شامل ہیں جو 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں راولپنڈی کا حصہ بنے۔ فخر زمان کو لاہور قلندرز نے سات کروڑ 95 لاکھ روپے دے کر حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ حارث رؤف پھر سے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے، اُنہیں قلندرز کی انتظامیہ نے 7 کروڑ 60 لاکھ میں خرید لیا۔، مارک چیپ مین کو اسلام آباد نے7 کروڑ روپے میں خریدا۔ خواجہ نافع کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ساڑھے 6 کروڑ روپے میں خریدا۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 5 کروڑ 85 لاکھ میں کراچی کنگز کے ہوگئے۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ میں حاصل کیا جب کہ لاہور قلندرز نے اُسامہ میر کو ساڑھے 3 کروڑ روپے میں خرید ا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ:
نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے بھارت کے خلاف دہلی میں ہونے والے میچ سے قبل رات کے وقت ٹریننگ کا موقع نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت سے میچ رات کے وقت شیڈول ہے جس کی وجہ سے ان کے کھلاڑیوں کو رات کے وقت فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کرنا تھی لیکن انہیں ٹریننگ کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نمیبیا کے میدانوں میں فلڈ لائٹس زیادہ نہیں، انفرا اسٹرکچر کے اعتبار سے یہ ان کے لیے مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیپال پریمیئر لیگ، آئی ایل ٹی20 اور ورلڈ کپ جیسے ایونٹس میں شرکت کرنے والے چند کھلاڑیوں کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کو فلڈ لائٹس میں باقاعدہ ٹریننگ کا زیادہ تجربہ نہیں۔ نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ بھارت کو دو نائٹ ٹریننگ سیشنز ملے ہیں اور کینیڈا بھی آج رات ٹریننگ کرے گا لیکن ہمیں بھارت کیخلاف میچ سے پہلے پریکٹس کا موقع نہیں دیاگیا۔ کپتان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے لیکن انہوں نے ساتھ ہی واضح کردیا کہ وہ اپنے انداز میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور بھر پور مقابلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان میچ آج شام 6.30 بجے دہلی میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجاپکسا (Bhanuka Rajapaksa)کے ایک بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی بیٹرز کے استعمال کیے جانے والے بلّوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ پاکستان کا بھارت کیساتھ کھیلنے کا فیصلہ،شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا اتوار کو کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے کر اپنے ورلڈ کپ سفر کا کامیاب آغاز کیا، تاہم میچ کے بعد سامنے آنے والے راجاپکسا کے بیان نے میدان میں ہونے والی اس جیت سے زیادہ توجہ حاصل کرلی۔ میچ کے بعد نیوز وائر سے گفتگو کرتے ہوئے بھانوکا راجاپکسا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی بیٹرز ایسے بلّے استعمال کررہے ہیں جو انہیں دیگر ٹیموں کے مقابلے میں غیر منصفانہ برتری فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے بلّے معیار کے لحاظ سے ان بہترین بلّوں سے بھی بہتر ہیں جو دیگر ٹیموں کو دستیاب ہوتے ہیں۔ راجاپکسا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان بلّوں پر ربڑ کی کوئی تہہ چڑھائی گئی ہو، جس سے گیند کو زیادہ طاقت اور رفتار کے ساتھ ہٹ کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ یہ کس طرح ممکن ہے، کیونکہ ایسے بلّے عام کھلاڑیوں کے لیے خریدنا بھی ممکن نہیں۔ سری لنکن کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ حلقوں میں اس بارے میں بات کی جاتی رہی ہے اور کئی کھلاڑی اس معاملے سے واقف ہیں، تاہم اس حوالے سے کبھی کھل کر گفتگو نہیں کی گئی۔ سری لنکا کو بڑا دھچکا ، ونندو ہسارانگا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے دلچسپ بات یہ ہے کہ بھانوکا راجاپکسا اس وقت سری لنکا کے ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، اس کے باوجود ان کے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور کرکٹ شائقین اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ تاحال بھارتی ٹیم یا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا تو ممکن ہے کہ آئندہ دنوں میں اس پر مزید وضاحت سامنے آئے۔
بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان(Sahibzada Farhan ) نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اتوار کو ہونے والا مقابلہ بھی ایک نارمل میچ ہوگا اور قومی ٹیم اسی اعتماد اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی جس طرح دیگر میچز میں کھیل رہی ہے۔ امریکا کے خلاف فتح کے بعد کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ میچ کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی اور اس پر 190 رنز بنانا ایک بڑی کامیابی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے منصوبہ بندی کے تحت بیٹنگ کی اور مجموعی طور پر کھلاڑیوں کی کارکردگی اطمینان بخش رہی۔ اوپننگ بلے باز نے کہا کہ جب کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں اور رنز اسکور کرتے ہیں تو اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔مسلسل دو میچز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے اور اسی اعتماد کے ساتھ بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ ان کے مطابق ہر میچ اہم ہوتا ہے اور ٹیم کسی بھی حریف کو آسان نہیں سمجھتی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نئے تنازع نےسراٹھا لیا، ہنگامہ برپا انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھی پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف بھرپور مقابلہ کیا تھا اور میچ آخری لمحات تک سنسنی خیز رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو ہونے والا مقابلہ بھی ایک عام میچ کی طرح ہی لیا جائے گا اور ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ صاحبزادہ فرحان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کسی دباؤ میں آئے بغیر مثبت انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنی مہم کا شاندار آغاز کر چکا ہے اور ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ قومی ٹیم اپنا اگلا اہم میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، جسے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کیخلاف میچ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما (Abhishek Sharma)معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا،پاکستان اور گروپ میں شامل دیگر ٹیموں کے خلاف میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی خراب ہونا شروع ہو گئی تھی، تاہم انہوں نے اس کے باوجود میچ میں شرکت کی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نئے تنازع نےسراٹھا لیا، ہنگامہ برپا ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر نئی دہلی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بتایا کہ انہیں معدے میں انفیکشن ہے، جبکہ تیز بخار کے باعث انہیں فوری طور پر ڈرپس بھی لگائی گئیں۔ اسپتال میں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت اور شدت کا درست اندازہ لگایا جا سکے اور اسی کے مطابق علاج جاری رکھا جائے۔ سری لنکا کو بڑا دھچکا ، ونندو ہسارانگا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ابھیشیک شرما ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہو سکے۔ وہ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والی ٹیم کی ٹریننگ میں غیر حاضر رہے جس کے بعد ان کی فٹنس کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا یا نہیں۔ اسی غیر یقینی صورتحال کے باعث نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی اقدام کے طور پر آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے تاکہ اگر ابھیشیک شرما میچ کے لیے دستیاب نہ ہوں تو ٹیم کو متبادل کھلاڑی کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ٹی20 ورلڈ کپ، کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ٹیم انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم شائقین کرکٹ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
سابق بھارتی بالر بھی
سابق بھارتی بالر روی چندرن ایشون بھی پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے حق میں بول پڑے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ عثمان طارق کا کریز پر وقفہ لینا قانونی ہے ،کریز پر وقفہ لینا معمولی ایکشن ہے،بالر کے ایکشن کی قانونی حیثیت آئی سی سی ٹیسٹنگ سینٹر میں ہی جانچی جا سکتی ہے۔ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن قانونی ہے یا غیر قانونی؟سابق بھارتی امپائر نے اپنا فیصلہ سنادیا 15ڈگری کے اصول کے تحت کہنی کو سیدھا رکھنا ضروری ہے،مقابلے کے دوران حقیقی وقت میں ٹیسٹنگ ٹول ہی اس کا حل ہے۔کسی پر اس طرح غیر قانونی ایکشن کا الزام لگانا غلط ہے۔ یاد رہے بھارتی کرکٹر شری واستو گوسوامی نے عثمان طارق کے ایکشن پر تنقید کی تھی ،شری واستو گوسوامی نے ایکس پر ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’’حتیٰ کہ فٹبال میں کھلاڑیوں کو پنالٹی کک کے دوران روک کر کک مارنے کی اجازت نہیں ہوتی۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا یہ کیسے اوکے ہو سکتا ہے؟ ایکشن ٹھیک ہے لیکن رکنا (pause)؟ یہ بہت زیادہ ہے جب آپ گیند پھینک رہے ہوں، یہ سلسلہ اس طرح نہیں چل سکتا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے جا رہے گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈم مارکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا ہے لیکن 12 کے مجموعے پر مارکرم فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ایک وکٹ جلد گرنے کے بعد ڈی کوک اور ریکلٹن نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور افغان بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی اوور میں اپنی ففٹیز مکمل کیں، ریکلٹن 61 اور ڈی کوک 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے عظمت عمر زئی نے 3 اور راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ افغانستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما کی شرکت بیماری کی وجہ سے مشکوک ہوگئی ہے۔ بھارتی بیٹر کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی خراب ہوگئی تھی اور میچ کھیلنے کے بعدان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کو معدے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں اُنہیں تیز بخار ہونے کی وجہ سے فوری طور پر ڈرپس لگائی گئیں۔ بھارتی بیٹر کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ ابھیشیک شرما نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا یا نہیں، اس لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ابھیشیک شرما کی جگہ واشنگٹن سندر کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ میں پاک بھارت
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے کو سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وقار کو محفوظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نےاپنے فیصلے سے کھیل کے عالمی استحکام کو بھی یقینی بنایا جس سے کرکٹ کی اسپرٹ برقرا رہی۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کرکٹ جیت گیا جس کا مطلب فاصلوں کو کم کرنے میں کھیل پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ نمیبیا کی جانب سے جان نیکل نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 38 گیندوں میں 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 42 رنز اسکور کیے۔ نیدر لینڈز کی ٹیم نے 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔ نیدر لینڈز کی جانب سے بیس دی لیڈ نے 48 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ایونٹ میں اگلا مقابلہ آج نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان ہوگا اور پھر شام کو پاکستان اور یو ایس اے کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔
پاکستان نے کمزور
پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد بھارت میں واویلا مچ گیا۔ بھارتی میڈیا پر شائع رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ورلڈ کرکٹ پاکستان کےبغیر نہیں چل سکتی، ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے ہاتھ ملانا پڑے گا اور گلے ملنا پڑے گا۔ بھارت میڈیا نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان نے سفارتی و اسٹریٹیجک طریقے سے بنگلادیش کوجیت لیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کمزور ہوکر بھی شرائط منوالی، یہ ہندوستان کی بےعزتی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے حارث روف کے اشارے کا حوالہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کا بھارت
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے انعقاد کے فیصلے سے آئی سی سی کے 174 ملین امریکی ڈالرز بچ گئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ائیر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کے لیے رابطے کیے گئےجب کہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گا، قومی ٹیم کو 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے لیے مذاکرات کے نتیجے کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے خاتمے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی کے نمائندوں کے مذاکرات کے نتیجے سے خوش ہوں کہ کرکٹ کی اہمیت کو ترجیح دی گئی، باہمی رضامندی سے فیصلہ ہوا جو کہ اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو آئی سی سی کےچیئرمین نے سپروائز کیا ، آئی سی سی کے نمائندے پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے لیے لاہور گئے اور مسئلہ حل ہوا۔ بی سی سی آئی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے آئی سی سی نے اقدامات کیے،کرکٹ پھر سامنے آئی جہاں تک آئی سی سی کا تعلق ہے یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ راجیو شکلا نے مزید کہا کہ آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لائی اور اب 15 فروری کو میچ کا انعقاد ہونا ایک اچھی خبر ہے، کہ پاکستان کھیلے گا اور یہ ورلڈکپ کامیابی کی مثال بنے گا، یہ سب کے لیے ون ون پوزیشن ہے، میچ ہو گا اور ورلڈکپ ایک کامیاب ایونٹ ہو گا۔ بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے والی بنگلا دیشی ٹیم کے بارے میں راجیو شکلا نے کہا کہ بنگلا دیش کے لیے بھی اچھا ہے کہ مذاکرات میں ان کے بورڈ کو بھی ریلیف دیا گیا ہے، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ بھی خوش ہے، انہوں نے آئی سی سی کی تعریف کی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت سے دے دی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کو اپنی فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی درخواست پر فیملیز کو ساتھ رکھنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا تاہم بورڈ نے اپنی پالیسی پر قائم رہتے ہوئے واضح جواب دیا کہ اسکواڈ کے اراکین ایونٹ کے دوران فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکتے۔ بی سی سی آئی نے ٹیم مینجمنٹ کو جواب دیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیملیز نہیں رہ سکتیں البتہ کھلاڑی اگر چاہیں تو وہ فیملیز کے اپنےالگ انتظامات کر سکتے ہیں۔ یاد رہےکہ بھارتی بورڈ نے 2025 میں دورہ آسٹریلیا کے بعد فیملیز کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ
پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکا کی ٹیم میں شامل ہوگئے۔ آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کو یو ایس اے کی ٹیم میں شمولیت کی اجازت دے دی۔ احسان عادل کو جسدیپ سنگھ کی جگہ امریکی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جسدیپ سنگھ کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں، وہ 5 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ احسان عادل پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ بھارت اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا نمیبیا اور نیدرلینڈز کے درمیان، دوسرا نیوزی لینڈ اور یو اے ای جب کہ تیسرامیچ پاکستان اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا
شہباز شریف کا شکریہ
سری لنکن صدر انورا کمارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دینے پر وزیراعظم شہباز شریف سے تشکر کا اظہار کیا۔ سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ شہباز شریف نے پاک بھارت میچ کو یقینی بنایا۔ جس کھیل سے ہم سب کو محبت ہے اس کو جاری رکھنے میں کردار ادا کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ اد اکرتے ہیں۔ سری لنکن صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس بات پر خوشی ہے کہ کولمبو میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ پلان کے مطابق ہوگا۔ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کماراکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں سری لنکن صدر نے وزیراعظم سے بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے درخواست کی تھی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کے جذبات کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی مشکل ادوار میں سری لنکا نے بھرپور ساتھ دیا اور پاکستان میں کرکٹ جاری رکھی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سری لنکن صدر کو پاک بھارت میچ پر مشاورت کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا تھا۔
بنگلادیش پرکوئی
آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں عدم شرکت پر بنگلا دیش پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا۔ آئی سی سی کے مطابق بنگلا دیش کو آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائےگی۔ آئی سی سی کا کہنا ہےکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے درمیان ایک ایونٹ کی میزبانی کرےگا۔ خیال رہےکہ گزشتہ روز لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے تھے۔ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین مذاکرات 5 گھنٹے سے زائد جاری رہے جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا فوکس بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر رہا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی سی سی اور بی سی بی کے مابین تجاویز کا تبادلہ ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا اور بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لیے فارمولہ تیار کیا۔ پاکستان کا سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کیخلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ آج پاکستان نے فیصلہ کیاکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 15 فروری کو بھارت سے میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائےگا۔ پاکستان نے سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکی درخواست کردی۔ بی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی چیئرمین کا خاص شکریہ کہ انہوں نے اس دوران ہمارا ساتھ دیا، پاکستان سے درخواست ہےکہ وہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلے۔ خیال رہےکہ پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا تھا، بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، یہ درخواست آئی سی سی نے مسترد کردی تھی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرلیا تھا۔ جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے بھارت سے 15 فروری کو شیڈولڈ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے باضابطہ طور پر پی سی بی، آئی سی سی اور بی سی بی کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو ارسال کی گئی باضابطہ درخواستوں اور اس ضمن میں سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا بھی جائزہ لیا۔ ان مراسلات میں پاکستان سے حالیہ درپیش چیلنجز کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت نے بی سی بی کے صدر امین الاسلام کے بیان کو بھی نوٹ کیا۔ پاکستان برادر ملک بنگلادیش کی جانب سے اظہار تشکر کو نہایت گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ قبول کرتا ہے، پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہےکہ وہ بنگلا دیش کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آج شام وزیراعظم کی سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، خوشگوار اور دوستانہ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس امر کو یاد کیا کہ پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ خصوصاً مشکل اوقات میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔ سری لنکن صدر نے وزیر اعظم سے موجودہ معاملےکو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے سنجیدہ غور و فکر کی درخواست کی۔ اعلامیے کے مطابق دوست ممالک کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے ہدایت کی کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے مقررہ میچ میں شرکت کرے۔ حکومت پاکستان کا کہنا ہے یہ فیصلہ کرکٹ کی روح کے تحفظ اور کھیل کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان نے وزیراعظم اور قوم کی جانب سے گرین شرٹس کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے
سابق آسٹریلوی کرکٹر
دبئی: آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے دبئی میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بریٹ لی نے اس اہم فیصلے سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کیا جہاں انہوں نے دبئی منتقل ہونے کی وجوہات اور اپنے تجربات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ابتدا میں کام کے سلسلے میں کیے جانے والے چند دورے وقت کے ساتھ ساتھ بڑے مواقع میں تبدیل ہوگئے جس کے بعد دبئی کو اپنا نیا گھر بنانے کا فیصلہ کیا۔ بریٹ لی کے مطابق دبئی اب ان کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے جہاں نہ صرف پیشہ ورانہ مواقع موجود ہیں بلکہ ایک متوازن اور پُرسکون طرزِ زندگی بھی میسر ہے، دبئی میں انہیں بہترین لوگ، نئے مواقع اور خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملا ہے۔ دبئی کے ماحول کو بے حد متاثر کن قرار دیتے ہوئے بریٹ لی نے کہا کہ یہاں کی توانائی اور ترقی کا جذبہ انسان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، دبئی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر لمحہ کچھ نیا کرنے اور سیکھنے کا احساس ہوتا ہے۔ بریٹ لی نے خاص طور پر اپنے بچوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے دبئی میں تیزی سے ترقی کررہے ہیں، یہاں کے اسکول اعلیٰ معیار کے ہیں اور کھیلوں کی سہولیات ہر جگہ دستیاب ہیں جو بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا سے اپنی وابستگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہیں ہمیشہ اپنے وطن کو گھر کہنے پر فخر رہے گا۔ بریٹ لی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں گزاری گئی زندگی اور یادیں ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہیں گی اور وہ کبھی تبدیل نہیں ہو سکتیں تاہم بریٹ لی کا کہنا تھا کہ دبئی میں کچھ خاص بات ہے۔
پونٹنگ اور روی شاستری
آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ اور معروف بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی حالیہ غیر مستقل کارکردگی پر کھل کر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف بابر اعظم نے 18 گیندوں پر صرف 15 رنز بنائے، جس پر دونوں سابق کرکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا۔ آئی سی سی ریویو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ اگر کوئی بیٹر 18 گیندوں پر 15 رنز بناتا ہے تو وہ ناصرف خود دباؤ میں آتا ہے بلکہ دوسرے اینڈ پر موجود بیٹر پر بھی دباؤ بڑھا دیتا ہے، بابر کو اننگز کے آغاز میں ہی باؤنڈریز لگانا ہوں گی ورنہ ٹیم کا مومینٹم متاثر ہو گا۔ روی شاستری نے بھی بابر پر بڑھتے دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کے اس مرحلے پر توقعات کا بوجھ کھلاڑی کو متاثر کرتا ہے، شاستری کے مطابق بابر کو ابتدائی گیندوں پر جارحانہ انداز اپنا ہوگا چاہے اس میں آؤٹ ہونے کا خطرہ ہی کیوں نہ ہو۔ روی شاستری نے خبردار کیا کہ اگر بابر نے جلد خود کو ایڈجسٹ نہ کیا تو ان پر سوالات مزید بڑھیں گے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مڈل اوورز انتہائی اہم ہوتے ہیں اور وہاں وقت ضائع کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔ پونٹنگ نے بابر کو نیدرلینڈز کے خلاف نمبر چار پر بیٹنگ کرانے کو بھی دباؤ میں اضافے کی وجہ قرار دیا اور مشورہ دیا کہ انہیں دوبارہ نمبر تین پر بیٹنگ کرائی جائے تاکہ وہ پاور پلے میں فیلڈنگ پابندیوں کا فائدہ اٹھا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بابر کی پاور میں کمی آئی ہے تو ٹیم کو انہیں زیادہ سازگار حالات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو یہ بڑا فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا بابر کو ٹیم میں برقرار رکھا جائے یا نہیں، کیونکہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے پاکستان کو بابر اعظم کے بہترین ورژن کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا اگلا میچ 10فروری کو کولمبو میں امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ گزشتہ روز آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور صدر بی سی بی امین الاسلام کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے میچ پر تاحالا سوالیہ نشان ہے، اور گروپ اسٹیج کا آخری میچ پاکستان ٹیم 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو شکست دے دی۔ گروپ سی کا یہ میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اٹلی کے بین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی37 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4اور مارک واٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے متعلق آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات گزشتہ شب ختم ہوگئے جس کے بعد اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں محسن نقوی انہیں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریف کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کی گائیڈ لائن بھی لیں گے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کو پیر 9 فروری تک ڈیڈ لائن دی ہے کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے فیصلہ کر لیں۔ لیکن اب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق آج کسی پیش رفت کا امکان نہیں ہے، ممکنہ طور پر پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بھارت سے میچ نہ کھیلنے
ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے آئی سی سی کی درخواست پر چیئرمین پی سی بی نے وزیر اعظم سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے آئندہ ایک دو روز میں ملاقات متوقع ہے، محسن نقوی آئی سی سی کی درخوست پر وزیراعظم سے ہدایات لیں گے۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھلانےکے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات 3گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہیں جن میں چیئرمین پی سی بی کا فوکس بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو جواب دیا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا فیصلہ حکومت کا ہے اور بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ بھی حکومت ہی کرےگی۔ آج بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں بنگلادیش کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے مات دے دی۔ کولمبو میں کھیلےگئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 163رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سےکوشال مینڈس 56 ر نز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوک ریل اور بیری میکارتھی نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ہدف کے جواب میں آئرش ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ ہیری ٹیکٹر نے 40 اور راس ایڈائر نے 34رنز بنائے۔ تھیکشانا اور ہسارانگا نے تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے جس کے بعد اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھلانےکے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری رہے، مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین مذاکرات 5 گھنٹے سے زائد جاری رہے جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا فوکس بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات ختم ہونے کے بعد اس معاملے پر اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی سی سی اور بی سی بی کے مابین تجاویز کا تبادلہ ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا اور بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لیے فارمولہ تیار کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ تجاویز کی حتمی منظوری لینے کے لیے واپس روانہ ہو گئے ۔ بنگلا دیش بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی اپنی حکومت کو بریف کرنے کے لیے واپس روانہ ہو گئے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد آج دوپہر آئی سی سی اور بی سی بی کا دوبارہ رابطہ ہوگا۔ اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو جواب دیا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا فیصلہ حکومت کا ہے اور بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ بھی حکومت ہی کرےگی۔ معاملہ کیا ہے؟ پاکستان بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا اعلان کرچکا ہے، بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، یہ درخواست آئی سی سی نے مسترد کردی تھی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرلیا تھا۔ جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے بھارت سے 15 فروری کو شیڈولڈ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑےگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کھیلنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پاکستان کو منانے کوششیں جاری ہیں اور پاکستان اپنی شرائط منوا کر بھارت سے میچ کھیل سکتا ہے تاہم حتمی فیصلے وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے مذاکرات کے بعد حکومت پاکستان اور وزیر اعظم شہباز شریف سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے اور پاک بھارت کرکٹ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کرینگے جس کے بعد بڑی پیشرفت ہوسکتی ہے اور پاکستان اپنی شرائط منوا کر میچ کھیل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ امکان ہے کہ لاہور میں اتوار کی شب چار گھنٹے کے مذاکرات کے بعد دونوں فریقین کے درمیان معاملات بہتری آسکتی ہے اور مذاکرات کا دوسرا دو ر رات گئے جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بتا دیا گیا کہ حکومت پاکستان ہی حتمی فیصلہ کریگی، عمران خواجہ نے پاکستانی مؤقف آئی سی سی بورڈ ممبران کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس موقع پر اماراتی بورڈ کے مبشرعثمانی بھی مذاکرات میں ویڈیو لنک پرشریک ہوئے۔ سری لنکن اور اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے، ضرورت پڑی تو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پیر کو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان آئی سی سی وفد کے سامنے اپنی سالانہ آمدنی میں اضافے کی شرط رکھے گا، پاکستان نے آئی سی سی وفد کو نہیں بلایا، وفد نے خود پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران خواجہ کے سامنے واضح مؤقف رکھ دیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کو رضامند کرنے کیلئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین عمران خواجہ نے ہنگامی طور پر لاہور پہنچ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے اہم ملاقات کی۔ اسی دوران بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے بھی لاہور پہنچ کر محسن نقوی اور عمران خواجہ سے ملاقات کی۔ سری لنکا کے بعد امارات کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے رابطہ کرکے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے تاہم محسن نقوی حتمی فیصلہ آنے سے قبل اس معاملے پر ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ بھارتی بورڈ سے بات کرے گا کہ کھیل کی روح کے منافی اقدامات سے گریز کرے اور ہینڈ شیک جیسے ایشوز کو بڑھاوا مت دے۔ پاکستان کو میچ کیلئے راضی کرنے کیلئے کئی آپشن سامنے رکھے گئے، متحدہ عرب امارات کرکٹ حکام نے بھی پی سی بی کو فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ اتوار کو کولمبو میں ہونے والے میچ کے لیے حکومت پاکستان بنگلا دیش کی حمایت میں میچ کھیلنے سے انکار کرچکی ہے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور پہنچے جبکہ آئی سی سی کا مصالحتی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی وفد کا استقبال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور آئی سی سی وفد میں پاکستان بھارت میچ پر بات چیت ہوگی، آئی سی سی نے وائس چیئرمین عمران خواجہ کو پاکستان بھارت میچ کا ٹاسک سونپ رکھا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 27 رنز پر صائم ایوب 13 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا بھی 53 کے مجموعے پر 12 رنز بنا کر آریان دت کا شکار بنے۔ صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان صفر پر بولڈ ہوگئے، دونوں کو پال وین میکرین نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں وین ڈر مرفی نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کر لیا۔ محمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سات وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو ورلڈکپ میں پہلی فتح سے ہمکنار کرایا۔ قبل ازیں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیدر لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیدرلینڈ کی جانب سے مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا، پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میکس اوڈووڈ تھے جو 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ نیدر لینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیوٹ تھے جو محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، مائیکل لیوٹ نے 24 رنز اسکور کیے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے ڈچ کھلاڑی ایکرمین تھے جو 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ باس ڈی لیڈ 30 رنز بنا کر محمد نواز کا دوسرا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے پانچویں وکٹ محمد ابرار نے حاصل کی جبکہ نیدرلینڈ کے چھٹے اور ساتویں کھلاڑی کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا۔ وین ڈر مرفی نیدر لینڈ کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنہیں شاہین آفریدی نے سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ آخری اوور میں سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس طرح پوری ڈچ ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ نیدر لینڈ کی ٹیم 160 کے 170 کے درمیان اسکور کر لے گی لیکن پاکستانی بولرز نے میچ میں شاندار کم بیک کیا اور آخری 6 وکٹیں صرف 20 رنز کے عوض حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ باس ڈی لیڈ 30 ، مائیکل لیوٹ 24 اور کولن ایکرمین 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ:
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہوگا۔ 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوں گے۔ پاکستان ٹیم گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔ میچ کی تیاری کے لیے گرین شرٹس نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس کی۔ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔ میچ کے دوران بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گا جبکہ بھارت کی ٹیم آمریکا کے مدِ مقابل ہوگی ۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے براہ راست نشر کیے جائیں گے ۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا وہ نمبر تین پر ہی بیٹنگ کریں گے، فی الحال تبدیلی کی ضرورت نہیں، کوشش تمام میچز جیتنے کی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے جو بیسٹ ہوگا وہ کھیلے گا، فخر زمان ہوں یا بابر اعظم ، اگر بیسٹ میں جگہ نہیں بنے گی تو نہیں کھلائیں گے۔ نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے بیٹر میکس اوڈاوڈ نے کہا پاکستان مضبوط ٹیم ہے، اندازہ ہے کہ اسے ہرانا مشکل ہے ۔
اسمتھ کے بعد ایک
اسٹیو اسمتھ کے ایک اور آسٹریلوی بیٹر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گیا۔ آسٹریلیا کے نامور مڈل آرڈر بیٹر مارنوس لبوشین پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔ پی ایس ایل ٹیم حیدرآباد نے مارسن لبوشین کو ڈائریکٹ سائننگ کے طور پر ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر بیٹر مارنوس لبوشین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنیں گے۔ لبوشین نے اس سے قبل صرف بگ بیش لیگ اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کی ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو سیالکوٹ اسٹالینز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے، سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کا افتتاحی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور ڈچ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنا لیے ہیں۔ کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیدرلینڈ کی جانب سے مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا، پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میکس اوڈووڈ تھے جو 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ نیدر لینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیوٹ تھے جو محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، مائیکل لیوٹ نے 24 رنز اسکور کیے۔ قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا سری لنکا میں پہلی بار ایسی پچ دیکھ رہاہوں ، ٹیم میں 3 پیسرز ہیں، جو منصوبہ بندی کی ہے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، بابر اعظم اور عثمان خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے مگر پہلے بیٹنگ پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے، بالکل اسی طرح جیسے باقی تین میچز بھی فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے روز 3 میچز ہوں گے۔ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے بھرپور پریکٹس بھی کی تھی، جبکہ میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے اس لیے ٹاس بہت زیادہ اہم ہوگا۔ آج ہونے والے دیگر میچوں میں ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ کا سامنا کرے گا جبکہ بھارت کی ٹیم آمریکا کے مدمقابل ہوگی۔
آئی سی سی نے ٹی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔ پینل میں سابق عظیم کھلاڑیوں اور موجودہ اسٹارز کی شاندار فہرست شامل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا جس کے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ اور ایان بشپ جیسے عالمی شہرت یافتہ نام شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کمینٹری پینل میں پاکستان کے چار نام وسیم اکرم ، وقار یونس ، بازید خان اور رمیز راجہ شامل ہیں جب کہ ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، رابن اتھپا اور کارلوس بریتھویٹ بھی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ کھلاڑی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے کپتان ٹیمبا باووما بھی کمنٹری میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ جب کہ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح اینجلو میتھیوز بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے اور یہ دونوں پہلی بار ورلڈ کپ میں کمینٹری کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل وڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں کیونکہ وہ مکمل فٹنس حاصل نہ کرسکے۔ اس بارے میں سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ کا کہنا ہے کہ ہم پر امید تھے کہ ہیزل ووڈ سپر8 مرحلے تک فٹنس حاصل کر لیں گے مگر انہیں مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔ ٹونی ڈوڈی میڈ نے کہا کہ ہم فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کر رہے کیونکہ ابتدائی میچز کے لیے ہمارے پاس باؤلرز موجود ہیں۔ واضح رہے کہ جوش ہیزل ووڈ سے قبل پیٹ کمنز بھی انجری کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے اور 11 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی اور اس ابتدائی میچ کے لیے اسپن باؤلر ایڈم زیمپا کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ:
سری لنکن رکن پارلیمنٹ سجیت بریرا نے کہا ہےکہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے خواہش مندوں کے باعث ہمیں بھاری مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سجیت بریرا نے کہا کہ بھارت غیر منصفانہ رویہ اختیار کر رہا ہے اور نامعلوم شرائط عائد کر رہا ہے جب کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے خواہش مندوں کے باعث ہمیں بھاری مالی نقصان بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے 1996 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا آنے سے انکار کر دیا تھا۔ سجیت بریرا نے مزید کہا کہ 1996 میں پاکستانی ٹیم سری لنکا آئی اور میچ کھیلا، ورلڈکپ کے فائنل میچ میں پاکستانی عوام نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو کرکٹ سے دور رکھنا چاہیے، بھارت سیاسی دباؤ کے تحت کرکٹ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر نظرثانی کی درخواست کردی۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان سے سری لنکا کی ٹوورازم سیکٹر متاثر ہوا، بائیکاٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں فینز نے ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کر دی۔
اب یہی رہ گیا ہے
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ عثمان طارق کے ایکشن میں کوئی ایشو نہیں بس اب یہی رہ گیا ہے کہ عثمان طارق اپنے گلے میں لکھ کر ڈال لیں میں کلیئر ہوں۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ عثمان طارق دو بارکلیئر ہو چکے،مجھے نہیں پتاان کے ایکشن پر زیادہ بات کیوں ہو رہی ہے، عثمان طارق ہمارے لیے ایکس فیکٹر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ان کنڈیشنز میں ہمارے لیے بہت اہم ہیں وہ اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے پر کام مسلسل کر رہے ہیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمیں پہلے میچز کا دباو نہیں، سب میچز جیتنے کی کوشش کریں گے اور ہم تینوں میچز جیتتے ہیں تو پھر ہمیں رن ریٹ کی زیادہ ضرورت نہیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ہر میچ میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے، ہماری تیاری بہت اچھی ہے بس اب پلان پر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے چھ ماہ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، موسم آپ کے کنٹرول میں نہیں ہے ہم اس کا کچھ نہیں کر سکتے بس ہمارے ہاتھ میں پرفارمنس ہے وہ ہم نے دینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کمبی نیشن اچھا ہوگا وہی رکھیں گے، ہمارا سارا فوکس کھیل پر ہے ،کوشش کرتےہیں کہ کھیل سےہٹ کر بات نہ کریں۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پریس کانفرنس میں کرکٹ سے ہٹ کر دوسرے سوال زیادہ ہوتے ہیں جو اچھا نہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا ردعمل سامنے آگیا۔ قومی ٹیم حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 15 فروری کو بھارت سے میچ نہیں کھیلے گی جس پر اب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ممبئی میں ٹیموں کے کپتانوں کی میڈیا بریفنگ کے دوران سوریا کمار یادیو نے کہا کہ میچ ہو یا نہ ہو بھارتی ٹیم کولمبو ضرور جائے گی، ہم نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار نہیں کیا بلکہ انکار ان کی جانب سے آیا ہے۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ آئی سی سی نے شیڈول بنایا پھر بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت نے آئی سی سی کے ساتھ مشاورت سے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا فیصلہ کیا، کولمبو کے لیے ہماری فلائٹ بک ہے اور ہم وہاں جا رہے ہیں آگے کیا ہوتا ہے بعد میں دیکھیں گے۔ پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق ٹیم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے سوریا کمار کا کہنا تھا کہ ٹیم کی پلاننگ بالکل واضح ہے، پہلے 7 فروری کا میچ، پھر 12 فروری کو نمیبیا سے اور اس کے بعد کولمبو روانگی۔ سوریا کمار نے موجودہ صورتحال پر کہا کہ یہ فیصلہ ان کے اختیار میں نہیں، اگر ہمیں 15 فروری کو کھیلنے کے لیے کہا گیا تو ہم ضرور کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناؤ نے کھیل کو متاثر کیا تھا۔ اس وقت بھارتی حکومت کی ہدایت پر بھارتی ٹیم نے پاکستان ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا جب کہ بھارت نے ایشیا کپ جیتنے کے باوجود اے سی سی صدر اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی تھی۔
ٹی 20 ورلڈکپ
ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم روایتی حریف کے خلاف ورلڈ کپ میچ کے لیے سری لنکا جائے گی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 فروری کو سری لنکا کے شہر میں کولمبو میں شیڈول ہے۔ تاہم حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کماریادیو نے پاکستان کی جانب سے گروپ میچ میں بھارت سے نہ کھیلنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم پاکستان کے بائیکاٹ کے فیصلے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے لیے طے شدہ شیڈول کے مطابق کولمبو کا سفر کرے گی۔ جمعرات کو ممبئی میں کپتانوں کی پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہماری سوچ بالکل واضح ہے، ہماری فلائٹ بک ہے اور ہم جا رہے ہیں۔ پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا کیوں جانا پڑ رہا ہے؟ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے پر پاکستان کو اس میچ کے 2 پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور وہ 2 پوائنٹس بھارت کو مل جائیں گے۔ لیکن اگر بھارت کو پاکستان کے بائیکاٹ کی صورت میں 2 پوائنٹس حاصل کرنے ہیں تو رپورٹس کے مطابق ضروری ہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کے پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے جہاں میچ کھیلا جانا تھا وہاں وقت پر موجود ہو اور شیڈول کے مطابق تمام تیاری کرے اور میدان میں پاکستان ٹیم کا انتظار کرے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکو ل کو فالو کرے گی اور 15 فروری کو سری لنکا میں شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی، پریس کانفرنس کرے گی اور اسٹیڈیم وقت پر پہنچے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق میچ والے دن پاکستان کے میدان میں نہ ہونے پر بھارت ٹیم میچ ریفری کی جانب سے آفیشل طور پر میچ منسوخ کرنے کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔ اس کے بعد ہی بھارتی ٹیم 2 پوائنٹس حاصل کرسکے گی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو عموماً نوجوان کھلاڑیوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے، جہاں تیز رفتاری، جارحانہ بیٹنگ اور پھرتیلی فیلڈنگ کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ تاہم 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں یہ حقیقت ایک بار پھر سامنے آئی ہے کہ یہ فارمیٹ صرف جوانی نہیں بلکہ تجربے، سمجھداری اور ذہنی مضبوطی کا بھی تقاضا کرتا ہے۔ اسی لیے دنیا کی بڑی ٹیموں نے ایک بار پھر ایسے کھلاڑیوں پر اعتماد کیا ہے جو عمر کے اعتبار سے سینیئر ہیں مگر میدان میں آج بھی اپنی کارکردگی سے میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم آپ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شامل 5 عمر رسیدہ کرکٹرز کے بارے میں بتائیں گے، جو ثابت کرتے ہیں کہ کرکٹ میں عمر نہیں بلکہ تجربہ اصل طاقت ہوتا ہے۔ محمد ندیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں۔ عمان کے آل راؤنڈر محمد ندیم کی عمر 43 سال ہے اور وہ اپنے وسیع تجربے کے باعث ٹیم کے اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔ محمد ندیم اب تک 70 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 805 رنز اسکور کیے اور 40 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ماضی میں عمان ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ اٹلی کے کپتان وین میڈسن بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شامل عمر رسیدہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ ڈربن میں پیدا ہونے والے دائیں ہاتھ کے بیٹر نے رواں سال کے آغاز میں کپتانی سنبھالی اور انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی اٹلی کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وین میڈسن 2 جنوری کو 42 برس کے ہو گئے۔ انہوں نے اب تک 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں 205 رنز اسکور کیے اور ان کا اوسط 34.17 رہا ہے۔ میڈسن کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ٹیم کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 61 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی اب تک کی سب سے بڑی اننگز بھی کھیلی، جو ان کی فارم اور تجربے کا واضح ثبوت ہے۔ رولوف وین ڈر مروے اُن چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں دو ممالک کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز جنوبی افریقا سے کیا اور بعد ازاں نیدرلینڈز کی نمائندگی کی۔ رولوف وین ڈر مروے گزشتہ سال 31 دسمبر کو 41 برس کے ہو گئے۔ وہ اب تک 66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں 561 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 74 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کی آل راؤنڈ صلاحیتیں اور وسیع تجربہ نیدرلینڈز کی ٹیم کے لیے بے حد اہم ہوگا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں ڈچ اسکواڈ کو مضبوط سہارا فراہم کریں گے۔ محمد نبی افغانستان کرکٹ کے ابتدائی دنوں سے ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی، جو اس میگا ایونٹ میں افغانستان کی پہلی شمولیت تھی، اور بعد ازاں وہ افغان ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ محمد نبی یکم جنوری کو 41 برس کے ہو گئے۔ انہوں نے اب تک 147 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں 2430 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 104 وکٹیں بھی حاصل کیں، جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اعلیٰ درجے کے آل راؤنڈر کے طور پر ان کی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے۔ خاص طور پر برصغیر کی کنڈیشنز میں محمد نبی کی بیٹنگ اور آف اسپن بولنگ افغان ٹیم کے لیے اہم تقویت ثابت ہو سکتی ہے اور ورلڈ کپ میں ان کی موجودگی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔ زمبابوے کے تجربہ کار بیٹر برینڈن ٹیلر نے آئی سی سی کی اینٹی کرپشن پالیسی کے تحت معطلی ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر اپنے ملک کی نمائندگی شروع کر دی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک دن قبل، یعنی 6 فروری کو وہ 40 برس کے ہو جائیں گے۔ برینڈن ٹیلر اب تک زمبابوے کی جانب سے 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 1185 رنز بنائے اور ان کا اوسط 23.70 رہا ہے۔ اس فارمیٹ میں ان کے نام ایک سنچری اور6 نصف سنچریاں درج ہیں۔ گزشتہ سال بوٹسوانا کے خلاف 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انہوں نے سب کی توجہ حاصل کی، جس کے ساتھ وہ فل ممبر ملک کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی بن گئے۔
سری لنکا کی پاکستان سے
سری لنکا نے پاکستان سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے باقاعدہ طور پر پی سی بی کو خط لکھا ہے، جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول اس ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ کے بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کی عدم شرکت کے دور رس اثرات ہوں گے، جن میں سری لنکا کرکٹ کو نمایاں مالی نقصان اور متوقع سیاحتی آمدن میں کمی شامل ہے۔ سری لنکن کرکٹ کے خط میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں، میچ کے ٹکٹس کی فروخت سمیت میزبانی کی تمام تیاریاں مکمل کی ہیں۔ سری لنکا میڈیا کے مطابق پاکستان کےبائیکاٹ کےاعلان سےسری لنکا کی ٹورزم سیکٹر متاثر ہوا ہے، بائیکاٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں فینز نے ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کر دی ۔ سری لنکا کرکٹ کے خط میں کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ سےکہا گیا کہ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ غیر معمولی حالات، ہمارے دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو پیشِ نظر رکھیں۔ سری لنکا میڈیا کے مطابق اس تناظر میں سری لنکا کرکٹ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔ سری لنکا میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے تمام میچز میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق دیگر کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کو بائیکاٹ نہ کرنے اور فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت حکومتِ پاکستان کے اس فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت مینز کرکٹ ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسی ہفتے بھارتی میڈیا میں رپورٹس سامنے آئیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ پر اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کے لیے آمادہ کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطوں کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان اپنےتمام میچز کولمبو میں کھیلے گا۔
لاہور قلندرز نے مستفیض
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائن اور شاہین آفریدی کو ریٹین کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ بنگلا دیشی فاسٹ بولر اس سے قبل 2016 اور 2018 میں بھی قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں، اس سائننگ پر فریقین کے درمیان 6 کروڑ 44 لاکھ پاکستانی روپے میں معاہدہ طے پایا ہے۔ لاہور قلندرز کے اونر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ہمارے خاندان کا اہم رکن ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ دوبارہ ہماری ڈریسنگ روم کا حصہ بن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو 7 کروڑ ، عبد اللہ شفیق کو 2 کروڑ 2 لاکھ میں، سکندر رضا کو 2 کروڑ 8 لاکھ اور محمد نعیم کو 70 لاکھ میں ریٹین کیا ہے جب کہ ملتان سلطانز کا ٹیم اکشن 9 فروری کو شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل 11 میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
بھارت کے خلاف میچ کو لے
کولمبو: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے کہا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نےکرنا ہے اور ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےمتعلق کولمبو میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈکپ ہے جس کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید ہے میری کپتانی میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نےکرنا ہے اور ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، بھارت کے ساتھ میچ ہوگا یا نہیں اس کا اندازہ نہیں، جو حکومت کہے گی اس کے مطابق ہی چلیں گے، بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ایشیاکپ کے بعد سے اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، پچھلے 6 ماہ سےاچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس مرتبہ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، امید ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور امید ہے باقی ٹیموں کے خلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ قومی کپتان نے مزید کہاکہ سری لنکا میرے دوسرے گھر کی طرح ہے اور لوگ بہت اچھےاخلاق والے ہیں، سری لنکا جب بھی آکر کرکٹ کھیلی ہے، اچھا محسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس چیز پر زیادہ فوکس نہیں ہے جس کو ہم کنٹرول نہیں کرسکتے، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور ورلڈکپ میں کوئی ٹیم چھوٹی نہیں ہوتی، نیدر لینڈز کے خلاف میچ کی اچھی تیاری کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 7 فروری سے نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
بھارت کیخلاف کھیلنے سے
سابق انگلش کرکٹر مارک بچر نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے۔ مارک بچر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہے، آئی سی سی کو یقینی بنانا پڑتا ہے کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہوں۔ سابق انگلش کرکٹر نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کا ایک گروپ میں ہونا طے شدہ فارمولا ہے، باقی ٹیموں کے معاملے میں سب ضابطے کے تحت ہوتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھی بھارت کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا، جس کی وجہ سے دیگر ٹیموں کا پروگرام بھی متاثر ہوا لیکن بنگلا دیش کو وہ رعایت نہیں ملی۔ مارک بچر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے معاملے میں بھارت ہمیشہ اپنی مرضی چلاتا آیا ہے اور پاکستان کو برداشت کرنا پڑتا رہا ، لیکن ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نہ کھیلنے کا اعلان آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے لیے دھچکا ہے ۔ اب پاکستان نے جو کیا ہے آئی سی سی اور بی سی سی آئی پر دباو ڈالنے کے لیے یہ اس کے پاس واحد ذریعہ تھا ۔ واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے بھارت سے کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی ہے۔
پی ایس ایل11:
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 11 کیلئے جارح مزاج کیوی بیٹر ڈیون کونوے کو ٹیم میں شامل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق ڈیون کونوے کو 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائننگ کرکے ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیون کونوے کو ٹیم میں خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا ہے۔ اس کے علاوہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 1.4 کروڑ اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں 1.2 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا۔
پی ایس ایل 11:
لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔ پی ایس ایل حکام کے مطابق ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی۔ ملتان سلطانز کی ملکیت کے حقوق کے لیے کل 5 بڈرز مقابلہ کریں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڈ کمیٹی نے منتخب کیا۔ پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا، جو اب نیلامی میں حصہ لیں گے۔
پاکستان اور بنگلادیش کو
سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر بول پڑے۔ ناصر حسین نے کہا کہ اگر بنگلا دیش کی جگہ بھارت وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتا تو آئی سی سی کیا کرتا؟ کیا آئی سی سی بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیتا ؟ آئی سی سی کو بنگلا دیش اور پاکستان کو بھی بھارت کی طرح برابری سے ڈیل کرنا ہوگا۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھاکہ بنگلا دیش اپنی بات پر قائم ہے، وہ اپنے کھلاڑی کے لیے کھڑے ہوئے، پاکستان نے بنگلا دیش کا ساتھ دے کر اچھا کام کیا ،کسی کو کھڑا ہوکر یہ ضرور کہنا ہوگا کہ سیاست بہت ہوئی،اب ہم کرکٹ کھیل لیں۔ ناصر حسین نے مزید کہا کہ بھارت نے اچانک سے مستفیض کو سیاسی دباؤ کی وجہ سے باہر کردیا،کرکٹ میں سیاست آگئی ،کبھی آپ ہاتھ نہیں ملاتے کبھی ٹرافی نہیں لیتے، اگر آپ پاکستان اور بنگلا دیش کو دبائیں گے تو کرکٹ تباہ ہو جائے گی، پاکستان اتنی پابندیوں کے باوجود اتنا اچھا پرفارم کرتا ہے۔
پی ایس ایل 11:
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ری ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا ہے۔ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں 1.4 کروڑ اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں 1.2 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا گیا ہے۔ آکشن کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 45 کروڑ رکھے گئے تھے جس میں سے فرنچائز نے 9.6 کروڑ روپے خرچ کر لیے ہیں۔ فرنچائزز کو رین ٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقم کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کرنا تھا، ڈائریکٹ سائننگ کے لیے 5.5 کروڑ روپے اضافی رکھے گئے ہیں۔ کراچی کنگز دوسری جانب کراچی کنگزنے پلاٹینیم کیٹیگری میں حسن علی کو 4کروڑ 76 لاکھ، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی کو 3کروڑ 8 لاکھ ، گولڈ میں خوشدل شاہ کو 3 کروڑ 36 لاکھ اور ایمرجنگ میں سعد بیگ کو 60 لاکھ روپے میں ری ٹین کیا۔ پشاور زلمی پشاور زلمی نے پلاٹینیم کیٹیگری میں بابراعظم کو 7 کروڑ میں، ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو 4 کروڑ 48 لاکھ میں، گولڈ کیٹیگری میں عبد الصمد کو 2 کروڑ 8 لاکھ میں اور ایمرجنگ کیٹیگری میں علی رضا کو ایک کروڑ 96 لاکھ میں ریٹین کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں ابرار احمد کو 7 کروڑ میں ، ڈائمنڈ میں عثمان خان کو 5 کروڑ 6 لاکھ میں، گولڈ کیٹیگری میں حسن نواز کو 3 کروڑ 92 لاکھ اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل حسین کو 84 لاکھ میں ریٹین کیا۔
پاکستان کا بھارت
بھارت کی رکن پارلیمنٹ پریانکا چتُر ویدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کو بی سی سی آئی کے لیے دھچکا قرار دے دیا۔ پریانکا چتُر ویدی کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ انہوں نے پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ سازی میں کمزوری دکھانے پر بھارت پر سخت تنقید کی۔ پریانکا چتُر ویدی نے کہا کہ یہ بھارت کے وزیرِ کھیل اور بی سی سی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے کہ آئی سی سی میں سب سے مضبوط اور امیر ترین ادارہ ہونے کے باوجود آج ان کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی پینلٹی اور فائن دینے سمیت اس فیصلے کے بعد ہونے والے اثرات کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت وہ مؤقف اختیار نہ کر سکا جو اسے وقت پر کرنا چاہیے تھا ۔ واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تاحال باضابطہ طور اپنے پلیٹ فارم سے آگاہ کرنے کی کارروائی مکمل نہیں کی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ آل راؤنڈرز میں پاکستان کے صائم ایوب ایک بار پھرٹی 20 کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے اور سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ پاکستان کے محمد نواز ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے اور شاداب خان 13 درجہ بہتری کے بعد 26 ویں نمبرپر آگئے۔ ٹی 20 بیٹرز رینکنگ: آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر ہے جب کہ انگلش بیٹر فل سالٹ دوسرے اور ان ہی کے ہم وطن جوز بٹلر ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی فہرست میں پاکستانی بیٹرز کی بات کی جائے تو پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان 2 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ صائم ایوب 8 درجہ ترقی پاتے ہوئے 28 ویں نمبر پر آگئے۔ قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 12 درجے ترقی کے ساتھ اب 29 ویں نمبر پر آگئے مگر سابق کپتان بابراعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 34 ویں نمبر پر چلے گئے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فخر زمان 5 درجے تنزلی کے بعد 74 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹی 20 بولرز رینکنگ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکھرورتی کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے ابرار احمد نے 2 درجہ ترقی پاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آکر افغانستان کے راشد خان کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ محمد نواز نے 8 درجہ ترقی کے بعد 7 ویں پوزیشن حاصل کرلی جب کہ شاہین آفریدی نے بھی 5 درجہ ترقی کے بعد 19 ویں پوزیشن حاصل کرلی، شاداب خان لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 33 درجہ ترقی کے بعد 72 ویں نمبر پر آگئے۔
ورلڈ کپ میں بھارت کا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرتا ہے تو اس پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتی ہے تو آئی سی سی کے پاس پاکستان کے خلاف کارروائی کا کوئی جواز موجود نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے معاملات میں اکثر اوقات قومی حکومتوں کی ہدایات کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور ایسی صورت میں کسی بورڈ یا ٹیم کو سزا دینا مناسب نہیں۔ احسان مانی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بھی اپنی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ ان کے مطابق اگر اس وقت بھارت کے خلاف کوئی پابندی نہیں لگائی گئی تو اب پاکستان کے معاملے میں پابندی لگانا دہرا معیار ہوگا۔ سابق آئی سی سی صدر نے اس موقع پر عالمی کرکٹ ادارے کے کردار پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آئی سی سی نے اس پورے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی اس خاموشی کے باعث کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کا دروازہ کھلا رہا، جس کے اثرات اب بار بار سامنے آ رہے ہیں۔ احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی کو چاہیے تھا کہ وہ بر وقت اور واضح مؤقف اختیار کرتی تاکہ مستقبل میں کسی بھی ٹیم کو سیاسی بنیادوں پر بائیکاٹ یا دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ ان کے مطابق کھیل کو سیاست سے دور رکھنا ہی عالمی کرکٹ کے مفاد میں ہے۔
سیالکوٹ اسٹالینز نے معروف
پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ (steve smith)کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے بہتر آفراورمینجمنٹ دیکھ کرسیالکوٹ کیساتھ ڈائریکٹ سائن کیا ،اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقررکیا گیا ہے ،انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز او زیڈ گروپ نے اپنے نام کیا، جس نے سیالکوٹ کی فرنچائز کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے حاصل کیے۔ او زید گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید کون ہیں؟ مجید چوہدری کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ طویل عرصے تک آسٹریلیا میں مقیم رہے۔ انہوں نے دو سال قبل پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، جس کے پیچھے ان کے بقول وطن سے محبت اور ملک کے لیے کچھ کرنے کی خواہش شامل ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا رہا، اور کرکٹ وہ واحد کھیل ہے جو پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتا ہے۔ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حصول کے لیے وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کام کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جب لوگ ملک چھوڑنے کی بات کرتے ہیں، وہ اس کے برعکس پاکستان واپس آئے، کیونکہ وطن کی محبت انہیں کھینچ لائی۔ مجید چوہدری کے مطابق پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی شناخت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی دوسری بڑی لیگ ہے اور لیگ کی اعلیٰ انتظامیہ کا وژن ہے کہ اسے دنیا کی نمبر ون لیگ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معیار برقرار رہا تو یہ ہدف جلد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پی ایس ایل پلیئرز آکشن ، سلور اور کیٹگریز رینیو کر دی گئی ٹیم کی تشکیل اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے مجید چوہدری نے واضح کیا کہ وہ غیر ملکی مینٹورز کے بجائے مقامی لیجنڈز پر انحصار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کو بڑے بڑے نام دیے ہیں اور شعیب اختر اور شاہد آفریدی جیسے لیجنڈز ان کے لیے بڑے بھائیوں کی مانند ہیں، جن سے ان کے قریبی تعلقات ہیں۔ مجید چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے ملک میں کرکٹ کی بحالی اور معیشت کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی لیگ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ بن چکی ہے
پی ایس ایل پاکستان کا
پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن گیا،پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں149فیصد اضافہ ہوگیا۔ سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی صف اوّل کی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کررہی ہے،انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں 149فیصد اضافہ عالمی اعتماد کا عکاس ہے۔ لاہور قلندرز کو دھچکا ، اہم غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار پاکستان سپرلیگ کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،یہ ہر پاکستانی کی جیت ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے پی ایس ایل 11 کے براڈ کاسٹنگ رائٹس بھارت کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے نشریاتی حقوق کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی مقامی کمپنیوں کو آگاہ کردیا۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا بھارت میں پی ایس ایل 11 کے میچز براڈکاسٹ نہیں ہوں گے،بھارت سے سیاسی کشیدگی کے باعث براڈ کاسٹنگ رائٹس نہ بیچنے کا فیصلہ کیاگیا،پاکستان سپر لیگ 26مارچ سے 3مئی تک کھیلی جائیگی۔
نامور قومی باکسر عثمان وزیر
پاکستان کے نامور باکسر عثمان وزیر اپنا اگلا مقابلہ بھارت کے مہیش کے خلاف لڑیں گے ۔ عثمان وزیر اور مہیش کے درمیان یہ فائٹ 28 فروری کو ہوگی۔ اس حوالے سے پاکستانی باکسر عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں فائٹ میں بھی ناقابل شکست رہنا اُن کا ہدف ہے۔ قومی کھلاڑی نے بھارت کے خلاف جیت کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔
پاکستان کے فیصلے پر
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت اور بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے، پاکستان کو میچ نہ کھیلنے کی صورت میں دو پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ پاکستان کے اس فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے، این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق سری لنکا جائے گی۔ ترجمان بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطوں پر عمل کرے گی۔ بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی، پریس کانفرنس میں بھی شریک ہو گی۔ پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا کیوں جانا پڑے گا؟ وجہ سامنے آ گئی بھارت کی کرکٹ ٹیم مقررہ وقت پر اسٹیڈیم پہنچے گی اور میچ ریفری کی جانب سے میچ منسوخ کیے جانے کا انتظار کرے گی، جیسے ہی میچ منسوخی کا اعلان ہو گا بھارت کو بغیر میچ کھیلے دو پوائنٹس مل جائیں گے۔
آسٹریلیا کیخلاف میچ
پاکستان کے دورے کے دوران آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے قومی اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو مشکوک بنانے کی مہم شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق اسی وجہ سے عثمان طارق کو سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عثمان طارق نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیمرون گرین سمیت دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم آؤٹ ہونے کے بعد کیمرون گرین نے میدان میں ہی عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا، جس پر معاملہ مزید طول پکڑ گیا۔ واقعے کے بعد عثمان طارق نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں روتے ہوئے بچے کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا،“آؤٹ ہونے کے بعد؟”یہ ردعمل سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہوا اور شائقین کرکٹ میں بحث کا باعث بن گیا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی، بلکہ آسٹریلوی میڈیا نے بھی عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن کو شہ سرخیوں میں جگہ دے دی، جسے بعض حلقوں نے منظم مہم قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں سابق پاکستانی اسپنر سعید اجمل بھی اسی نوعیت کی مہم کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اس معاملے پر سعید اجمل نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کیمرون گرین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ کیمرون گرین کا ردعمل قابلِ افسوس اور غیر پیشہ ورانہ تھا۔ اگر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر کوئی اعتراض ہے تو اسے آئی سی سی یا میچ ریفری کے سامنے اٹھایا جانا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق میچ ریفری کو فوری ایکشن لینا چاہیے تھا اور کیمرون گرین کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی کھلاڑی میدان میں اس طرح کا رویہ اختیار نہ کرے۔ دوسری جانب ایک معروف آسٹریلوی اخبار نے اپنے تبصرے میں آسٹریلوی کرکٹرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تنازعات کے بجائے اپنے کھیل پر توجہ دیں۔
میچ کا بائیکاٹ،
بھارتی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر پروپیگنڈے کا آغاز کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر پاکستان پر اگلے ٹورنامنٹ کھیلنے کی پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔ پاکستان کے اس فیصلے کے بارے میں آج آئی سی سی کی ورچوئل بورڈ میٹنگ ہوگی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو باضابطہ فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔ آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دیے جانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے پاکستان کو پابندیوں اور نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اگلے ٹورنامنٹ کے لیے ممکنہ طور پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، آئی سی سی کے ٹاپ ممبر پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کھیلنے سے انکار بھی کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی آ گیا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی اور پی سی بی سے براڈ کاسٹر کے نقصان کے ازالے کا مطالبہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم لاہور سے سری لنکا کیلئے روانہ ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کرے گی، پاکستان ٹیم 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، ابرار احمد اور بابر اعظم شامل ہیں، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور صاحبزادہ فرحان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی آ گیا قومی اسکواڈ میں محمد نواز، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق بھی شامل ہیں۔
شاہد آفریدی کا پاکستان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے کو بہترین قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات کو یقین رکھا ہے کہ جب سیاست کے دروازے بند ہوتے ہیں تو کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا افسوسناک ضرور ہے مگر وہ اس فیصلے میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ وقت آئی سی سی کے لیے ایک امتحان ہے کہ وہ بیان بازی بجائے اپنے فیصلوں سے ثابت کرے وہ ایک غیر جانبدار، خودمختار اور تمام رکن ممالک کے ساتھ منصفانہ رویہ رکھنے والا بورڈ ہے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت میں عدم تحفظ کی بنیاد پر آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی مگر آئی سی سی نے معاملہ سمجھنے اور اسے حل کرنے کے بجائے اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔ اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کی خاطر بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے ہائی وولٹیج میچ میں شرکت نہ کرنے فیصلہ سنا دیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت سے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر بھارتی میڈیا نے پاکستان پر پابندیوں کا پروپیگنڈا شروع کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد آج آئی سی سی کی ورچوئل بورڈ میٹنگ ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کو ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دیے جانے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کی وجہ سے پابندیوں اور نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پاکستانی ٹیم کو اگلے ٹورنامنٹ کے لیے ممکنہ طور پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مالی طور پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور آئی سی سی کے ٹاپ ممبر پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرسکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں موجودہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے براڈ کاسٹر کے نقصان کے ازالے کا بھی کہا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے کی اجازت دی تاہم حکومت پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 6 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
پاکستان کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی کرکٹ ٹیم کو میچ کے شیڈول کے مطابق سری لنکا جانا پڑے گا۔ اتوار کو پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی۔ پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونا تھا۔ پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا کیوں جانا پڑے گا؟ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے پر پاکستان کو اس میچ کے 2 پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور وہ 2 پوائنٹس بھارت کو مل جائیں گے۔ لیکن اگر بھارت کو پاکستان کے بائیکاٹ کی صورت میں 2 پوائنٹس حاصل کرنے ہیں تو ضروری ہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کے پروٹوکول کو فالو کرتے ہوئے جہاں میچ کھیلا جانا تھا وہاں وقت پر موجود ہو اور شیڈول کے مطابق تمام تیاری کرے اور میدان میں پاکستان ٹیم کا انتظار کرے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکو ل کو فالو کرے گی اور 15 فروری کو سری لنکا میں شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی، پریس کانفرنس کرے گی اور اسٹیڈیم وقت پر پہنچے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق میچ والے دن پاکستان کے میدان میں نہ ہونے پر بھارت ٹیم میچ ریفری کی جانب سے آفیشل طور پر میچ منسوخ کرنے کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔ اس کے بعد ہی بھارتی ٹیم 2 پوائنٹس حاصل کرسکے گی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان کی آفیشل جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اورآخری ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے مینز کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی متعارف کرائی۔ میچ کے بعد کی خصوصی تقریب میں کپتان سلمان علی آغا اور دیگر کھلاڑی پاکستان کی نئی جرسی پہنے دکھائے دیے۔ سبز رنگ کی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی جرسی کو مارخور ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹی20
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے سے پاکستان کو 2 اہم پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ اتوار کو پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی۔ آئی سی سی کا قانون کیا کہتا ہے؟ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے پر پاکستان کو اس میچ کے 2 پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور وہ 2 پوائنٹس بھارت کو مل جائیں گے۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بائیکاٹ کی صورت میں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بھی بری طرح متاثر ہوگا، جبکہ بھارت کا نیٹ رن ریٹ متاثر نہیں ہو گا۔ آئی سی سی کے قانون کی شق 16.10.7 کے تحت، اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے انکار (forfeit) کرے تو اس ٹیم کے نیٹ رن ریٹ کا حساب پھر بھی ایسے کیا جائے گا کہ گویا اس ٹیم نے اس میچ میں پورے 20 اوورز کھیلے ہوں۔ پاکستان کے بائیکاٹ کرنے کی صورت میں سمجھا جائے گا کہ پاکستان نے صفر رن اسکور کیے، جس کی وجہ سے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ پر کافی منفی اثر پڑے گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز، امریکا ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل آگیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی سی سی نے حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے اس بیان کا نوٹس لیا ہے جس میں پاکستان ٹیم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے حوالے سے ہدایت دی گئی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہےکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ فیصلے سے آگاہ کرنےکا منتظر ہے تاہم یہ مؤقف ایک ایسے عالمی کھیلوں کے ایونٹ کے بنیادی تصور سے مطابقت نہیں رکھتا جہاں تمام کوالیفائی کرنے والی ٹیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایونٹ کے طے شدہ شیڈول کے مطابق برابر کی بنیاد پر مقابلہ کریں۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی سی سی کے ٹورنامنٹس کی بنیاد کھیل کی دیانت داری، مسابقت، تسلسل اور انصاف پر ہوتی ہے، اگرچہ آئی سی سی قومی پالیسی کے معاملات میں حکومتوں کے کردار کا احترام کرتی ہے تاہم یہ فیصلہ عالمی کرکٹ یا دنیا بھر کے شائقین بشمول پاکستان کے لاکھوں مداحوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ امید ہےکہ پی سی بی اس حوالے سے اپنے ملک میں ہونے والے اہم اور طویل المدتی اثرات پر سنجیدگی سے غور کرےگا کیونکہ اس فیصلے کے عالمی کرکٹ نظام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس کا پی سی بی خود بھی رکن اور مستفید ہونے والا فریق ہے۔ آئی سی سی کے مطابق اس کی اولین ترجیح آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کامیاب انعقاد ہے اور یہ ذمہ داری پی سی بی سمیت اس کے تمام رکن ممالک پر عائد ہوتی ہے۔ آئی سی سی توقع کرتی ہےکہ پی سی بی تمام متعلقہ فریقین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرےگا۔ یاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا اعلان خیال رہےکہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے۔ آج وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں۔ حکومت پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جےشاہ نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا، جانبدارانہ فیصلوں سے انصاف اور برابری کے اصول کی دھجیاں بکھرگئیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی سی سی کے پلیٹ فارم پرایک ملک کے لیے ایک اور دوسرے ملک کے لیے دوسرامعیار اپنایا جاتا ہے، یہ سب جانبداری پر مبنی ہوتا ہے لہٰذا احتجاج رجسٹرڈ کروانا ضروری تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
لاہور: پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جےشاہ نے اپنے جانبدارانہ فیصلوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل بنا دیا، جانبدارانہ فیصلوں سے انصاف اور برابری کے اصول کی دھجیاں بکھرگئیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی سی سی کے پلیٹ فارم پرایک ملک کے لیے ایک اور دوسرے ملک کے لیے دوسرامعیار اپنایا جاتا ہے، یہ سب جانبداری پر مبنی ہوتا ہے لہٰذا احتجاج رجسٹرڈ کروانا ضروری تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔
پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے اور بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی اور اس میں ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈولڈ ہے۔ دوسری جانب بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ حکومتی ذرائع نے بتایاکہ بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو بطور احتجاج بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا کہا گیا۔
وسیم جونئیرکو آسٹریلیا کیخلاف
پی سی بی نے فاسٹ بالر محمد وسیم جونئیرکوآسٹریلیا کیخلاف ٹی 20سیریز کے اسکواڈ سے ریلیز کردیا۔ فاسٹ بالر محمد وسیم جونئیر قومی 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تھے،اب 15 رکنی اسکواڈ میں سے باقی 2ٹی 20 میچز کیلئے الیون سائیڈ کا انتخاب کیا جاسکے گا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی پاکستان نے 3ٹی20میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا میچ ہفتہ اور تیسرا اتوار کو کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) اور عالمی کھلاڑیوں کی تنظیم ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن (WCA) کے درمیان کھلاڑیوں کے حقوق پر نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ مسئلہ بنیادی طور پر نام، تصویر اور مماثلت (NIL) کے حقوق، اور دیگر کمرشل و ڈیٹا سے متعلق شرائط پر ہے۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی نے کئی ممالک کے کھلاڑیوں کو جو اسکواڈ پارٹیسپیشن ٹرمز بھیجے ہیں، وہ 2024 میں دونوں تنظیموں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق نہیں ہیں۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ نئی غیر منظور شدہ شرائط کھلاڑیوں کے لیے استحصالی نوعیت کی ہیں اور ان کے حقوق کمزور کرتی ہیں۔ آئی سی سی نے اپنے جواب میں موقف اختیار کیا کہ 2024 کا معاہدہ صرف آٹھ ممبر بورڈز (آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ) پر لاگو ہوتا ہے، جبکہ باقی بورڈز اس کے پابند نہیں۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق، معاہدہ تمام باڈی سے منسلک کھلاڑیوں کے لیے قانونی طور پر لازم ہے چاہے وہ اس ورلڈ کپ میں کھیل رہے ہوں یا نہیں۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سی ای او ٹام موفات نے کھلاڑیوں کو بھیجے گئے میمو میں آئی سی سی اور 2024 معاہدے کے درمیان آٹھ اہم اختلافات کی نشاندہی کی، جن میں میڈیا شوز، کمرے تک رسائی، کھلاڑی کا ڈیٹا، لائسنسنگ، NIL حقوق اور ڈسپیوٹ ریزولوشن شامل ہیں۔ موفات کے مطابق آئی سی سی کی شرائط میں کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی NIL کسی بھی تیسرے فریق کو لائسنس کریں، اور قومی بورڈ ہر استعمال کی منظوری دے۔ جبکہ 2024 کے معاہدے میں یہ حقوق محدود تھے اور ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ذریعے کھلاڑی اپنی شرائط طے کر سکتے تھے۔ ڈیٹا کے استعمال میں بھی واضح فرق ہے: آئی سی سی کے ورژن کے مطابق “بورڈ کی اجازت سے ڈیٹا کمرشلائز کیا جا سکتا ہے”، جبکہ 2024 کے معاہدے میں کھلاڑی خود ڈیٹا کے مالک ہیں اور ان کی منظوری ضروری ہے۔ مزید برآں،آئی سی سی کے ورژن میں کھلاڑی شرائط پر دستخط کیے بغیر بھی “شرائط قبول شدہ” سمجھے جائیں گے، جب کہ 2024 معاہدے میں ہر ایونٹ کے لیے الگ دستخط ضروری ہیں۔ موفات نے کہا کہ آئی سی سی اور ممبر بورڈز نے جان بوجھ کر 2024 کے تحفظات ہٹا دیے اور کھلاڑیوں کی کمزور اور کم معاوضہ والی گروپس کو غیر منظور شدہ شرائط کے تحت کھیلنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے 2024 معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی منسوخ کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد ہونا تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی ناگزیر وجوہات کی بنیاد پرمنسوخ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تاحال ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت یابائیکاٹ کافیصلہ نہ ہونا بھی منسوخی کا سبب ہوسکتا ہے۔
آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی آئیکونک پرفارمنسز کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئیکونک پرفارمرز میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔ 2009 ورلڈکپ میں آل راؤنڈ پرفارمنس پر شاہد آفریدی کا نام شامل کیا گیا۔ 2009 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شاہد آفریدی نے 51 رنز کے ساتھ 2 اہم وکٹیں لے کر پاکستان کو فائنل میں پہنچایا تھا۔ فائنل میچ میں بھی شاہد آفریدی نے 40 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے ایڈیشن میں یووراج سنگھ کے6 چھکوں کو آئیکونک پرفارمنس قرار دیا گیا۔ 2010 میں آسٹریلیا کے مائیک ہسی کی پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز آئیکونک پرفارمنس میں شامل ہیں۔ 2012 میں ویسٹ انڈیز کے سنیل رائن کی 9 رنز کے عوض 3 وکٹیں آئیکونک پرفارمنس قرار دی گئی۔ 2014 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کی 5 وکٹیں، 2016 میں کارلوس بریتھویٹ کے 4 مسلسل چھکوں کو آئیکونک پرفارمنس میں شامل کیا گیا۔ 2021 ورلڈکپ فائنل میں مچل مارش کی 77 رنز کی اننگز ،2022 میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پاکستان کےخلاف 52 رنز کی اننگز بھی آئیکونک پرفارمنس قرار دی گئی ہے۔ 2024 کے ورلڈکپ فائنل میں وارت کوہلی کی 76 رنز کی شانداراننگز کو آئیکونک پرفارمنس قرار دیا گیا۔
آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے
آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ پال اسٹرلنگ نے جمعرات کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلا جو ان کا 160 واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا۔ اس کے ساتھ ہی پال اسٹرلنگ نے دنیا میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔تاہم 2024 میں وہ اس فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ 2009 میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 35 سالہ پال اسٹرلنگ نہ صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں بلکہ وہ آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی رن اسکوررز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر بھی موجود ہیں۔ پال اسٹرلنگ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اب تک 3,874 رنز اسکور کیے ہیں، جن میں ایک سنچری اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے
ابوظہبی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ امارات کرکٹ بورڈ نے جمعے کے روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے متحدہ عرب امارات کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں محمد وسیم یو اے ای کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یواے ای کی ٹیم اور آفیشلز میں متعدد پاکستانی شامل ہیں۔ یو اے ای اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے یو اے ای کے اسکواڈ میں محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرفو، آریانش شرما، دھرو پراشر، حیدر علی، ہرشِت کوشک، جنید صدیق، مایانک کمار، محمد عرفان، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، روحید خان، صہیب خان، سمرنجیت سنگھ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یو اے ای نے عمان میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں جاپان کے خلاف فتح حاصل کر کے 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ یو اے ای اس سے قبل 2012 اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے چکی ہے، تاہم دونوں مواقع پر گروپ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی۔ یو اے ای اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی مہم کا باضابطہ آغاز 10 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا جاری کر دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جمعہ کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا “فیل دی تھرل” جاری کیا، جو ٹورنامنٹ کے جوش و خروش اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی جنون کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ یہ گانا معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار انی رودھ روی چندر نے کمپوز اور گایا ہے اور اسے دنیا بھر میں باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
علی ترین پھر پی ایس ایل
لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین پھر ملتان کی ٹیم خریدنے کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع کے مطابق علی ترین نے پی ایس ایل ٹیم ملتان کے حقوق کی بولی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے ملتان سلطانز کی بڈنگ میں شمولیت کیلئے دستاویزات جمع کرادیے ہیں۔ علی ترین نے اس سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم کی ملکیت برقرار رکھنے سے انکار کردیا تھا اور وہ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ میں شامل تھے مگر آخری لمحات میں دستبردار ہوگئے تھے۔ علی ترین نے نئی ٹیموں کی بڈنگ سے دستبردار ہونے پر کہا تھا کہ دوبارہ پی ایس ایل آئے تو جنوبی پنجاب کیلئے آئیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان فرنچائز کی نیلامی 8 یا 9 فروری کو کیے جانے کا امکان ہے۔
سیالکوٹ سٹالینز نے ہیڈ کوچ
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز(sialkot stallions) نے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا۔ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ سٹالینز کا ہیڈ کوچ مقررکیا گیا ہے ،انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا۔ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا یاد رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز او زیڈ گروپ نے اپنے نام کیا، جس نے سیالکوٹ کی فرنچائز کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے حاصل کیے۔ او زید گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید کون ہیں؟ مجید چوہدری کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ طویل عرصے تک آسٹریلیا میں مقیم رہے۔ انہوں نے دو سال قبل پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، جس کے پیچھے ان کے بقول وطن سے محبت اور ملک کے لیے کچھ کرنے کی خواہش شامل ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا رہا، اور کرکٹ وہ واحد کھیل ہے جو پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتا ہے۔ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حصول کے لیے وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کام کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جب لوگ ملک چھوڑنے کی بات کرتے ہیں، وہ اس کے برعکس پاکستان واپس آئے، کیونکہ وطن کی محبت انہیں کھینچ لائی۔ مجید چوہدری کے مطابق پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی شناخت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی دوسری بڑی لیگ ہے اور لیگ کی اعلیٰ انتظامیہ کا وژن ہے کہ اسے دنیا کی نمبر ون لیگ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معیار برقرار رہا تو یہ ہدف جلد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پی ایس ایل پلیئرز آکشن ، سلور اور کیٹگریز رینیو کر دی گئی ٹیم کی تشکیل اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے مجید چوہدری نے واضح کیا کہ وہ غیر ملکی مینٹورز کے بجائے مقامی لیجنڈز پر انحصار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کو بڑے بڑے نام دیے ہیں اور شعیب اختر اور شاہد آفریدی جیسے لیجنڈز ان کے لیے بڑے بھائیوں کی مانند ہیں، جن سے ان کے قریبی تعلقات ہیں۔ مجید چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے ملک میں کرکٹ کی بحالی اور معیشت کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی لیگ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ بن چکی ہے۔
شاہزیب رند عالمی مارشل
اسلام آباد، پاکستان کے مشہور ترین مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) اور جنگی کھیلوں کے فاتح، شاہزیب رند، 13 فروری کو میامی میں ہونے والے Karate Combat 59 (KC59) میں 155 lbs کی نئی ویٹ کلاس میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 150 lbs میں اپنی بے مثال کامیابی کے بعد، رند اب عالمی سطح کے حریفوں کے خلاف طاقت اور مہارت کا نیا امتحان دیں گے۔ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے رند نے بچپن میں مارشل آرٹس کی تربیت شروع کی اور ووشو سانڈا، باکسنگ، کک باکسنگ اور MMA سمیت متعدد مقابلوں میں حصہ لیاوہ پاکستان کے کثیر مرتبہ قومی چیمپئن بھی ہیں۔ گزشتہ تین سالوں میں رند نے Karate Combat میں اپنی غیر شکستہ ریکارڈ قائم کی، جہاں انہوں نے عالمی سطح کے حریفوں کو شکست دی، جن میں برازیل کے برونو رابرٹو ڈی ایسس اور لوئز روشا شامل ہیں۔ KC‑49 میں سنگاپور میں پاکستان کے لیے پہلی عالمی چیمپیئن بننے کے بعد، انہوں نے KC‑52 میں میامی میں چیمپئن شپ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی KC59 میں 155 lbs میں قدم رکھتے ہوئے، رند ایک نئی ویٹ کلاس میں اپنی طاقت اور مطابقت کا امتحان دیں گے یہ میچ نہ صرف مداحوں کے لیے دلچسپ ہوگا بلکہ رند کے عالمی ایلیٹ فائٹرز میں مستقل مقام کے لیے ایک اہم موقع بھی ہے۔ ان کی کامیابی نہ صرف بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنے گی بلکہ UFC جیسے بڑے پلیٹ فارمز پر بھی ممکنہ مواقع کھول سکتی ہے۔ 27 سالہ شاہزیب رند آج عالمی مارشل آرٹس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی پہچان کی علامت ہیں، جن کی کامیابی اور لگن مستقبل کے فائٹرز کے لیے ایک مثال ہے۔ ان کی کہانی، کوئٹہ کی گلیوں سے لے کر عالمی چیمپئن شپ تک، آج کے جنگی کھیلوں میں سب سے متاثر کن سفر میں شمار ہوتی ہے۔
بھارت کی فضائی آلودگی
بھارت کی فضائی آلودگی نے کھلاڑیوں کو ماسک پہن کر کھیلنے پر مجبور کر دیا۔ بھارتی میڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ملک میں فضائی آلودگی کے مسئلے کو دنیا کے سامنے لے آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانجی ٹرافی کے میچ میں کھلاڑی ماسک پہن کر کھیلتے رہے، ممبئی اور دہلی کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں نے آلودگی کی وجہ سے ماسک پہن کر میچ میں حصہ لیا۔ ممبئی کے باندرا کُرلا کمپلیکس میں ہونے والے میچ میں ممبئی کے کھلاڑیوں نے ماسک پہن کر میچ کھیلا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ کے ساتھ تعمیراتی کاموں کی وجہ سے آلودگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ آلودگی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ممبئی کے بیٹر سرفراز خان، مشیر خان اور ہمانشو سنگھ نے ماسک پہن کر میچ میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں ممبئی کی فضائی آلودگی غیر تسلی بخش بھی قرار دی گئی ہے، ممبئی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 160 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سمیت گروپ میچز بھی شیڈول ہیں۔
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی
لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 22 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ صائم ایوب 40 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 146 رنز بناسکی۔ پاکستان کی اننگز آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا، میچ کی پہلی ہی گیند پر صاحبزادہ فرحان صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ ایک وکٹ گرنے کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور دلکش شاٹس کھیلے۔ تاہم 74 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد سلمان علی آغا 39، بابر اعظم 24، فخر زمان 10، عثمان خان 18، شاداب ایک اور شاہین صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 24 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بارلیٹ اور بیئرڈمین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی اننگز پاکستان کے 169 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم زیادہ کھل کر نہیں کھیل سکی اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 146 رنز بناسکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 36 اور بارلیٹ نے 34 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ گرین شرٹس کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کر رہے تھے جب کہ 3 کھلاڑی نے ڈیبیو کیا جن میں ماہلی بیئرڈمین ، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا شامل ہیں۔ پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا ،بابر اعظم، فخر زمان ، عثمان خان ،شاداب خان ،محمد نواز، شاہین آفریدی ،سلمان مرزا اورابرار احمد شامل تھے۔
میری خواہش ہے
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ جب پریس کانفرنس میں آؤں تو بابر کے بارے سوال نہ ہو، اس کوچھوڑ دیں بیٹنگ کرنے دیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بابراعظم کے علاوہ اور بھی کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کر لیں ، بگ بیش میں اچھا نہیں ہوا تو اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا وہ اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اچھی ہے ، رول سب کھلاڑیوں کے لیے کلیئر ہیں ہمیں علم ہے کہ کس کس کھلاڑی سے کیا کیا کام لینا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب ہفتہ 31 جنوری اور اتوار یکم فروری کو کھیلے جائیں گے ، تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔
پی ایس ایل 11
کراچی: سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز حیدرآباد کا باضابطہ طور پر ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں، جنہوں نے 175کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی۔ جیسن گلیسپی کی تقرری کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا۔ 50 سالہ جیسن گلیسپی اس سے قبل پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، جہاں انہیں اپریل 2024 میں ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم انہوں نے جلد ہی اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ نئی فرنچائزز کے طور پر شامل ہوں گی۔ پی ایس ایل کا 11 واں سیزن 26 مارچ سے شروع ہوگا۔
اندازہ نہیں تھا
لاہور: پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اس قدر سردی کی توقع نہیں کر رہے تھے اور اسی وجہ سے مناسب گرم کپڑے ساتھ نہیں لا سکے۔ پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 جنوری سے یکم فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ یہ سیریز پاکستان اور آسٹریلیا کے لیے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل تیاری کا بہترین موقع ہے۔ سیریز کے لیے لاہور پہنچنے کے بعد آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کی مکمل تیاری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔ ہماری زیادہ تر ٹیم گزشتہ چار دنوں سے دبئی میں ٹریننگ کر رہی ہے اور اکٹھی وقت گزار رہی ہے۔ مچل مارش نے کہا کہ بگ بیش لیگ کی مصروفیات کے باعث ہم میں سے کچھ کھلاڑی تھوڑا دیر سے یہاں پہنچے، لیکن ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور ایک شاندار سیریز کے منتظر ہیں۔ ورک لوڈ مینجمنٹ کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا کو پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ اور گلین میکسویل جیسے اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ تاہم مچل مارش نے واضح کیا کہ جو کھلاڑی اس سیریز کا حصہ نہیں ہیں وہ ورلڈکپ سے قبل اسکواڈ کو جوائن کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پاکستان کے اس اہم دورے کے دوران آسٹریلوی ٹیم کو موسمی حالات کا بھی سامنا ہے، جس نے مچل مارش کو حیران کر دیا۔ آسٹریلوی کپتان نے اعتراف کیا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں اتنی سردی ہوگی، اسی لیے وہ مناسب گرم کپڑے ساتھ نہیں لائے۔ مچل مارش نے کہا کہ مجھے ماننا پڑے گا کہ میں نے زیادہ گرم کپڑے پیک نہیں کیے ۔ معلوم نہیں تھا کہ پاکستان میں اتنی سردی ہوتی ہے، اب آئندہ کے لیے یہ بات ذہن میں رکھوں گا۔
بنگلادیش کا انڈر 19
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) نے انڈر 19 ورلڈکپ میں آئی سی سی پر غیر منصفانہ رویے کا الزام عائد کر دیا۔ بی سی بی نے انڈر 19 ورلڈکپ سے باہر ہونے کی وجہ آئی سی سی کے شیڈول اور غیر منصفانہ رویے کو قرار دے دیا۔ بنگلادیش میڈیا کے مطابق بی سی بی نے انڈر 19 ورلڈکپ میں ذاتی خرچے پر ٹیم کے سفر کا انکشاف کیا ہے۔ بنگلا دیش میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی بی کے گیم ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر حبیب البشر نے ٹیم کی پرفارم نہ کرنے کی وجہ شیڈول کو قرار دیا۔ ڈویلپمنٹ کوآرڈینیٹر حبیب البشر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے خلاف ہماری اپروچ سے زیادہ رن ریٹ کا اندازہ صحیح نہیں لگایا، سفری شیڈول نے ہماری ٹیم کو سب سے زیادہ متاثرکیا۔ حبیب البشر کاکہنا ہے کہ ہمارا شیڈول کا فی غیرمنصفانہ تھا ، ابتدائی شیڈول کے مطابق ہم نے 2 وارم اپ میچز ماسونگو میں کھیلنے تھے جہاں سے بولاوایو جانا تھا، بعد میں آئی سی سی نے اچانک شیڈول تبدیل کیا اور میچز 2 الگ وینیوز پر کھیلنے پڑے۔ حبیب البشر نے کہا کہ ہم نے آئی سی سی کو سفری بوجھ کی وجہ سے میچز منتقل کرنے کا کہا مگر ہماری نہیں سنی گئی ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی ٹیم 6 جنوری کو زمبابوے روانہ ہوئی جہاں 2 مختلف وینیوز پر 10 اور 13 جنوری کو وارم اپ میچ کھیلے، ٹیم کو دونوں وینیوز کے درمیان 4 گھنٹے سڑک کے ذریعے سفرکرنا پڑا۔ بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران آئی سی سی نے ڈومیسٹک فلائٹس منع کی تھیں، ٹیموں کو بسوں کےذریعے سفر کرنا پڑا، بنگلا دیش ٹیم کوگروپ میچز کےلئے مون سون کے موسم میں ہرارے سے بولاوایو بذریعہ سڑک جانا تھا جو 9 گھنٹے کا سفر بنتا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق میچز کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بی سی بی نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف میچ کے لیے ہوائی جہاز کاسفر ارینج کیا، لڑکوں کو تھکاوٹ سے بچانے کے لیے بی سی بی نے اپنی جیب سے فلائٹ کی ارینجمنٹ کی۔ واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد بنگلا دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے منتخب نہ ہونے پر آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور ایرون فنچ نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ ایک پروگرام میں کلارک اور فنچ سے بی بی ایل میں شاندار پرفارمنس کے باوجود حارث رؤف کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سوال کیا گیا جس پر ایرون فنچ نے کہا کہ حارث رؤف کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر کافی حیرت ہوئی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ حارث رؤف ٹیم میں ایکس فیکٹر لے کر آتے ہیں بس کبھی کبھار حارث رؤف تھوڑے مہنگے ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کے پاس کھیل کے تینوں مرحلے میں وکٹیں لینے والا حقیقی باؤلر ہو اور میرے نزدیک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹیں لینا سب سے اہم ہوتاہےخاص طور پر فلیٹ پچز پر۔ یہ بات بھی ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنا سری لنکا اور بھارت میں کھیلنے سے مختلف ہے: کلارک دوسری جانب مائیکل کلارک نے کہا کہ مجھے بھی حارث رؤف کی سلیکشن نہ ہونے پر حیرت ہوئی ہاں البتہ یہ بات بھی ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنا سری لنکا اور بھارت میں کھیلنے سے مختلف ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہا کہ جہاں آپ نے کھیلنا ہوتا ہے وہاں کی کنڈیشن کے حساب سے اسکواڈ بنانا ہوتا ہے اور کھلاڑی کو ان کے رول کے حساب سے ٹیم میں سلیکٹ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو رول بی بی ایل میں حارث رؤف کا تھا وہ ان کا یہاں نہیں لگتا اور میرے خیال میں کھلاڑی کی فارم بھی کافی اہم ہوتی ہے۔ مائیکل کلارک کہتے ہیں کہ جب آپ ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ منتخب کرتے ہیں تو آپ کوشش کرتے ہیں کہ کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کے ساتھ اچھی فارم کے ساتھ آئیں۔
بنگلادیش کو ورلڈکپ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے باہر ہو جانے اور پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے ارادے پر بھارتی صحافی شاردا اگرا نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پر کڑی تنقید کی ہے۔ شاردا اگرا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا دفتر بی سی سی آئی کا دبئی آفس بن چکا ہے لہٰذا اب آئی سی سی وہی کرتا ہے جو بی سی سی آئی چاہتا ہے، آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی یہی نظر آیا۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ ورلڈ کپ کا موجودہ معاملہ نہایت ہی بھونڈے انداز میں ہینڈل کیا گیا اور موجودہ حالات میں آئی سی سی کی اپنی ساکھ کافی متاثر ہوچکی ہے، یہ سارا معاملہ اس وقت ہوا جب ایک بنگلا دیشی کھلاڑی کو آئی پی ایل سے نکالا گیا اور پاکستان کا اس معاملہ میں پڑنا ماضی میں بھارت کے رویے کا جواب ہو سکتا ہے۔ شاردا اگرا کا کہنا تھا کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنا سیاسی فیصلہ تھا اور بی سی سی آئی بھارت کے حکمرانوں سے جڑی ہوئی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتی ٹیم کو کس نے پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے روکا یہ آج تک کوئی نہیں جانتا۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے پر آئی سی سی کو شدید نقصان ہوگا، پاکستان کی اہمیت اس لیے ہے کہ پاک بھارت میچ سے بہت زیادہ پیسہ بنتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے موجودہ بحران کی وجہ بھارت کا آئی سی سی اور دیگر بورڈز پر اثر انداز ہونا بھی ہے، جب بنگلا دیش کو بھارت جانے سے مسئلہ ہوا تو آئی سی سی کو ٹورنامنٹ کے قوانین یاد آگئے۔ شاردا اگرا نے کہا کہ آج جو حالات ہیں اس کی وجہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی مالی قوت ہے، جے شاہ نے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کے بعد ایک بھارتی کو ہی سی سی او لگایا، اگر ان کی جگہ کسی اور ملک کا سی ای او ہوتا تو وہ موجودہ صورتحال کو مختلف انداز میں ہینڈل کرتا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک مشترکہ ثقافت کا موقع ہونے کے بجائے سیاسی لڑائی کا مرکز بن چکا ہے جس میں بھارت کرکٹ سے پڑوسیوں کو جواب دے رہا ہے، بنگلا دیش کو بھارت کی طرح سہولت اس لیے نہیں ملی کیونکہ اس کا اثر و رسوخ نہیں ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے بھارتی صحافی نے کہا کہ آئی سی سی اب ایک سنجیدہ اسپورٹس باڈی نہیں رہی، اگر آئی سی سی کی جگہ کوئی سنجیدہ اسپورٹس باڈی ہوتی تو اسے اندازہ ہوتا کہ معاملہ مس ہینڈل ہوا ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاردا اگرا نے کہا کہ اس تمام صورتحال سے یوں لگتا ہے کہ بات ایک ایونٹ کو اسپورٹس ایونٹ کے طور پر کرانے کے لیے نہیں ہو رہی، یہاں آئی سی سی نے کروڑوں افراد کی نمائندہ ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز بی سی سی آئی کے سہولت کار بننے ہوئے ہیں، اگر بنگلا دیش کا مطالبہ تسلیم کرلیا جاتا تو بی سی سی آئی کی انا کو ٹھیس پہنچتی۔
میری خواہش ہے بابر کے
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ جب پریس کانفرنس میں آؤں تو بابر کے بارے سوال نہ ہو، اس کوچھوڑ دیں بیٹنگ کرنے دیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بابراعظم کے علاوہ اور بھی کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کر لیں ، بگ بیش میں اچھا نہیں ہوا تو اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا وہ اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اچھی ہے ، رول سب کھلاڑیوں کے لیے کلیئر ہیں ہمیں علم ہے کہ کس کس کھلاڑی سے کیا کیا کام لینا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز کل سے قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب ہفتہ 31 جنوری اور اتوار یکم فروری کو کھیلے جائیں گے ، تمام میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا۔
پاکستان، آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرکٹ شائقین کو سیریز کے دوران تجربہ کار اور معروف ناموں کی آواز میں میچ کی کمنٹری سننے کو ملے گی۔ اعلان کے مطابق کمنٹری پینل میں رمیز راجہ، عامر سہیل، بازید خان، سابق آسٹریلوی کرکٹر سائمن کیٹچ اور معروف براڈکاسٹر عروج ممتاز شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل جمعرات سے ہوگا۔ تین میچز پر مشتمل اس سیریز کا دوسرا میچ 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔ سیریز کی ہائی ڈیفینیشن کوریج کے لیے 28 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ نشریات میں بگی کیم، ہاک آئی اور الٹرا ایج جیسی جدید ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے جبکہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی تمام میچز میں دستیاب ہوگی۔ پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا پاکستان میں میچز براہِ راست پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر کیے جائیں گے، جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تماشا، ٹیپ میڈ اور مائیکو پر لائیو اسٹریمنگ بھی دستیاب ہوگی۔ بین الاقوامی سطح پر بنگلہ دیش میں ٹی اسپورٹس، شمالی امریکا میں Willow، مشرقِ وسطیٰ میں Cricbuzz، افریقہ میں SuperSport اور آسٹریلیا میں Fox Sports میچز نشر کریں گے۔
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز
پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدر آباد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اب حیدر آباد کی کوچنگ کریں گے، فریقین کے درمیان باقاعدہ معاہدے طے پا گیا ہے۔ اپریل 2024 میں جیسن گلیسپی کو گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے وائٹ بال کی قیادت کی تھی۔ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان 2024 کے دسمبر میں پی سی بی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے انہوں نے جنوبی افریقہ میں پاکستان کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب جیسن گلیسپی مارچ میں شروع ہونے والے پی ایس ایل میں حیدر آباد کی کوچنگ کرتے نظر آئیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے
آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔ آسٹریلیا کا 17 کھلاڑیوں پر مشتمل آسڑیلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا ہے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل 29 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پہلے میچ میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی قیادت ممکنہ طور ٹریوس ہیڈ کریں گے۔ کپتان میچل مارش اور جوش انگلس کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔ بھارت میں خطرناک وائرس، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا
پی سی بی نے آسٹریلیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر سائمن کیٹچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دیں گے۔ سائمن کیٹچ اس سے قبل مارچ 2022 میں بھی آسٹریلوی ٹیم کے 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کمنٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ کمنٹری پینل میں سائمن کیٹچ کے ساتھ سابق پاکستانی ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور رمیز راجہ سمیت سابق ٹیسٹ بلے باز بازید خان شامل ہوں گے جب کہ سابق کپتان پاکستان ویمنز ٹیم عروج ممتاز بھی پانچ رکنی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گی۔ دوسری جانب زینب عباس پی سی بی کے پچ سائیڈ سیگمنٹ کی میزبانی کریں گی جہاں ناظرین کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تینوں میچز کے پری اور پوسٹ میچ شوز کے دوران ماہرین کی تفصیلی تجزیاتی گفتگو دیکھنے کو ملے گی۔ واضح رہے کہ اس سیریز کی ہائی ڈیفینیشن نشریات 28 کیمروں کی مدد سے کی جائیں گی، جن میں بگی کیم بھی شامل ہوگا جبکہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے تحت ہاک آئی اور الٹرا ایج کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کی ٹیموں کے سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب ہفتہ 31 جنوری اور اتوار یکم فروری کو کھیلے جائیں گے اور تمام میچز کی پہلی گیند شام 4 بجے (پاکستانی وقت) کروائی جائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز کی قیادت ٹریوس ہیڈ کو دیے جانے کا امکان ہے۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کپتان میچل مارش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس بھی ابتدائی میچ میں آرام کرسکتے ہیں۔ میچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا فائنل کھیلا تھا جس کے باعث مینجمنٹ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو آرام دے سکتی ہے۔ میچل مارش کی غیر موجودگی میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں تیاریوں کے آخری مراحل میں ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم آج لاہور پہنچ رہی ہے، اس سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی پلیئنگ الیون میں ممکنہ تبدیلیوں پر شائقین کی گہری نظر ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کل سے کھیلی جائےگی جو 29 اور 31 جنوری کو شیڈول ہے جب کہ آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کیخلاف سیریز
پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف کل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کی جانب سے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدہ کپتان میچل مارش اور وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ میچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا فائنل کھیلا تھا، جس کے باعث مینجمنٹ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دونوں کھلاڑیوں کو آرام دے سکتی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے
پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ (islamabad united)نے اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ سابق نیوزی لینڈ کرکٹر لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ بن گئے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ اعلان کیا۔ لیوک رونکی بطور پلیئر اور کوچ پہلے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ یاد رہے مائیک ہیسن کے پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈکوچ منسلک ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ کی جگہ خالی تھی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکسز
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ میں کیوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 28.3 اوورزمیں 110 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی اورپاکستان کو جیت کے لئے 111 رنزکا ہدف ملا، جسے قومی ٹیم نے 18ویں اوورمیں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیوگو بوگ 39 رنزبنا کرنمایاں رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹرخاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ کلارک نے 17، جونز نے 15، ہنٹر نے 13 اور سیم سن نے 10 رنز بنائے جبکہ باقی تمام بیٹرزڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کو بڑی یقین دہانی کرادی پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے شانداربولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، علی رضا نے 3 کیوی بیٹرزکو آؤٹ کیا جبکہ محمد صیام اورمومن قمرنے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے بیٹرسمیرمنہاس نے شانداراورذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ عثمان نے 15، حمزہ نے 8 رنز بنائے جبکہ فرحان یوسف 11 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کلارک اور ہیریسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی مگروہ پاکستان کی فتح کو روکنے میں ناکام رہے اس کامیابی کے بعد سپر سکس مرحلے میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔
معروف فاسٹ بولر نے کرکٹ
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر کین رچرڈسن (Kane Richardson)نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 34 سالہ رچرڈسن نے یہ اعلان بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے حالیہ سیزن کے اختتام پر کیا، جس کے ساتھ ہی ایک طویل اور کامیاب کرکٹ سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ شعیب ملک کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کین رچرڈسن نے حال ہی میں سڈنی سکسرز کے ساتھ ایک سالہ معاہدہ کیا تھا تاہم وہ ٹیم کے لیے صرف دو میچز ہی کھیل سکے۔ وہ بی بی ایل کے اولین سیزن سے اس لیگ کا حصہ رہے اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور میلبورن رینیگیڈز کے لیے طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔ رچرڈسن 19-2018 کے سیزن میں میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ بی بی ایل کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ بی بی ایل میں رچرڈسن کا شمار کامیاب ترین بولرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے لیگ میں مجموعی طور پر 142 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ وہ بی بی ایل کی تاریخ کے پانچویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ ان کی اوسط 23.21 اور اکانومی ریٹ 7.87 رہا، جو ان کی مستقل مزاجی اور کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی وویمن ٹیم کی کپتان کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان ریٹائرمنٹ کے اعلان کے لیے کین رچرڈسن نے سب سے پہلے انسٹاگرام کا سہارا لیا، بعد ازاں انہوں نے آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ذریعے باقاعدہ بیان بھی جاری کیا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 2009 میں ڈیبیو سے لے کر اب تک انہوں نے خود کو مکمل طور پر کرکٹ کے لیے وقف رکھا اور اب اس شاندار سفر کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کوچز، انتظامیہ اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی آسٹریلیا اور ناردرن ٹیریٹری میں گزارے گئے ابتدائی دنوں نے ان کے کیریئر کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ رچرڈسن نے یہ بھی کہا کہ دارون میں بچپن سے کرکٹر بننے کا خواب دیکھا اور قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز رہا۔ عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کین رچرڈسن نے آسٹریلیا کی جانب سے 25 ون ڈے اور 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ وہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے، جب کہ 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور اس کے بعد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی قومی اسکواڈ میں شامل رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جن میں آئی پی ایل کے چار سیزنز، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، دی ہنڈرڈ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں۔ کرکٹ شائقین کین رچرڈسن کو ایک محنتی، جذبے سے بھرپور اور ٹیم کے لیے ہمیشہ تیار رہنے والے بولر کے طور پر یاد رکھیں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا
نئی دہلی: بھارت میں مہلک نیپا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے انعقاد کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی کرکٹ کا یہ بڑا ایونٹ رواں سال 7 فروری سے بھارت میں شروع ہونا ہے۔ تاہم حالیہ وبائی صورتحال نے میگا ایونٹ کے مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا۔ بھارتی صحت حکام کے مطابق مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے 5 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جن میں متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیپا وائرس تیزی سے پھیلتا رہا۔ تو اس سے نہ صرف عوامی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ بلکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سیکیورٹی انتظامات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور شائقین کے سفر پر بھی منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال نے ایونٹ کے انتظامات کو پیچیدہ اور غیر یقینی بنا دیا ہے۔ صحت حکام اور کرکٹ بورڈز صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں ایونٹ کے شیڈول یا مقام میں تبدیلی کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ نیپا وائرس کیا ہے؟ نیپا وائرس ایک جان لیوا اور متعدی وائرس ہے۔ جو انسانوں اور جانوروں دونوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ وائرس زیادہ تر متاثرہ جانوروں یا ان کے فضلے کے ذریعے پھیلتا ہے۔ انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد بخار، سانس کی تکلیف، متلی، سر درد اور شدید صورتوں میں دماغی انفیکشن یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: معروف فاسٹ بولر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق نیپا وائرس ایک خطرناک بیماری ہے۔ جس کی تاحال کوئی مؤثر ویکسین یا مکمل علاج دستیاب نہیں۔ اس لیے احتیاطی تدابیر اور فوری قرنطینہ ہی سب سے مؤثر حفاظتی اقدامات سمجھے جاتے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا
لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے ہاکی کلبز کے لیے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کھول دیا گیا ہے۔ یہ پورٹل 27 جنوری سے 3 فروری کی رات 12 بجے تک فعال رہے گا، جس کے ذریعے نئے ہاکی کلبز اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے اور اپنے کھلاڑیوں کا ڈیٹا بھی سسٹم میں شامل کر سکیں گے۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بتایا کہ پہلے سے رجسٹرڈ کلبزاورکھلاڑیوں کے ڈیٹا میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔ معروف فاسٹ بولر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا یہ اقدام آئی پی سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں منظم اورمستند کلب ڈیٹا بیس تیارکیا جا سکے۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ بغیر مستند اورمنظم کلب ڈیٹا بیس کے ہاکی کی ترقی ممکن نہیں اور اس پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل آسان اور شفاف بنایا گیا ہے۔ نئے کلبزاورکھلاڑی اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے ڈیٹا کو سرکاری نظام میں شامل کرا سکتے ہیں، جس سے ہاکی کے فروغ اور قومی سطح پر کھیل کی بہتری میں مدد ملے گی۔
پاکستان کو ورلڈ کپ میں
سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں رائے دے دی ہے۔ محمد حفیظ نے پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، پاکستان میں اس میں شریک ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں فیصلہ جمعہ یا پھر پیر کو کرے گا۔ بھارت میں خطرناک وائرس، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا آئی سی سی نے بنگلادیش کے بھارت جانے سے انکار کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کر لیا ہے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛
کرکٹ اسکاٹ لینڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کو بروقت بھارتی ویزے دلوانے کے لیے “انتہائی سنجیدگی سے کام” کر رہی ہے، جن میں پاکستانی نژاد فاسٹ بولر صفیان شریف بھی شامل ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کو بنگلادیش کی آخری وقت میں ورلڈ کپ سے دستبرداری کے بعد میگا ایونٹ میں شامل کیا گیا، جہاں وہ سب سے زیادہ رینکنگ رکھنے والی وہ ٹیم تھی جو پہلے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ اس کے بعد پیر کے روز اسکاٹ لینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا، جو رواں ہفتے بھارت روانہ ہونے والا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی اور سفارتی کشیدگی کے باعث حالیہ برسوں میں پاکستانی شہریوں یا پاکستانی نژاد افراد کو بھارتی ویزے کے حصول میں مشکلات اور تاخیر کا سامنا رہا ہے، جن میں متعدد بین الاقوامی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ تاہم کرکٹ اسکاٹ لینڈ کو یقین ہے کہ صفیان شریف کو بروقت ویزا مل جائے گا۔ صفیان شریف ہڈرزفیلڈ میں پاکستانی والد اور برطانوی نژاد پاکستانی والدہ کے ہاں پیدا ہوئے اور سات سال کی عمر میں اسکاٹ لینڈ منتقل ہو گئے تھے کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی چیف ایگزیکٹونے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا کا معاملہ ہمیشہ غیر یقینی ہوتا ہے، چاہے وقت کم ہو یا زیادہ، تاہم گزشتہ 48 گھنٹوں سے تمام تر توجہ کھلاڑیوں کے ویزے مکمل کروانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ویزا درخواستوں کے عمل میں ہیں اور ٹیم جلد بھارت میں موجود ہو گی۔ ان کے مطابق آئی سی سی ان معاملات میں مکمل تعاون کر رہی ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور مقامی حکام کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ آئی سی سی صرف اسکاٹ لینڈ ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں شریک دیگر 19 ٹیموں کی بھی مدد کر رہی ہے، تاہم اس وقت اسکاٹ لینڈ ان کی اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ نے دو ٹریولنگ ریزرو اور تین نان ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں کے لیے بھی ویزوں کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ تاخیر کی صورت میں ٹیم دستیاب رہے۔ ٹیم کے ہیڈ آف پرفارمنس اسٹیو اسنیل نے آئی سی سی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ کے لیے مدعو کرنے کے بعد اگر ٹیم کو ملک میں داخلے میں مشکل پیش آئے تو یہ کسی کے لیے بھی اچھی صورتحال نہیں ہو گی۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 2 اور 4 فروری کو بنگلور میں افغانستان اور نمیبیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی، جبکہ 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی۔ گروپ بی میں اسکاٹ لینڈ کے دیگر میچز اٹلی، انگلینڈ اور نیپال کے خلاف ہوں گے، جہاں ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے مطابق اسکواڈ کی حتمی شرکت تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزوں کی منظوری سے مشروط ہے، محدود وقت کے باعث اضافی ریزرو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے بنگلادیشی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کوریج کے لیے بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سری لنکا اور بھارت دونوں ملکوں میں بنگلا دیش کے کسی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی، کئی ایسے صحافی ہیں جن کی ایکریڈیشن ہو چکی تھی مگر بعد میں کینسل کر دی گئی۔ بنگلا دیش کے صحافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک صحافی کو 20 تاریخ کو ایکریڈیشن کے ہونے کی تصدیقی ای میل آئی مگر بعد میں ایکریڈیشن مسترد ہونے کی ای میل بھیج دی گئی۔ بنگلا دیش کے سینئر صحافی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ٹیم نہیں بھی کھیلتی ہے تب بھی آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممبرز کے صحافیوں کو ایگریڈیشن جاری کرتا ہے۔ بنگلا دیش کے اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی تنظیموں نے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آئی سی سی کی جانب سے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ دینے کے معاملے پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امزاد حسین نے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ ملنے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ بنگلا دیش کے 130 سے 150 صحافیوں نے ایگریڈیشن کے لیے اپلائی کیا تھا۔ امزاد حسین نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے بنگلا دیش کے تمام صحافیوں کے ایگریڈیشن مسترد کر دیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اب تک بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ دینے کے معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی جس کے باعث تنازع مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ بنگلا دیشی صحافیوں کے ورلڈ کپ ایکریڈیشن کا معاملہ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی سی سی میڈیا نے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم سے کووریج کرنے والے خواہشمند صحافیوں کی فہرست مانگ لی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بنگلا دیشی صحافیوں کے ایکریڈیشن کا پراسس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیشی صحافیوں نے پہلے بھارت میں تمام میچز کوور کرنے کے لیے اپلائی کیا تھا، بنگلا دیشی صحافیوں کو سری لنکا میں ہونیوالے میچز کیلئے ایکریڈیشن جاری کردیا جائے گا۔
انڈر 19 ورلڈکپ سُپر سکس
انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ہرارے میں کھیلے جارہے اس میچ میں کیویز پہلے بیٹنگ کریں گے۔ گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ناصرف آج کا میچ بلکہ یکم فروری کو بھارت کے خلاف ہونے والا میچ بھی جیتنا ہوگا۔ پاکستان کو سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی بہترکرنا ہوگا۔
بھارت میں خطرناک وائرس
بھارت میں نیپا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 سے چند ہفتے قبل نیپا وائرس پھیلنا شروع ہو گیا ہے، اس سے بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔ بھارت کے مغربی بنگال میں دو نرسز اور ایک ڈاکٹر سمیت پانچ افراد میں نیپا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بنگلا دیش معاملے پر پی سی بی کی جانب سے مختلف آپشنز سامنے آ گئے کم از کم 100 افراد کو حکام نے قرنطینہ میں بھیج دیا ہے اور حفاظتی تدابیر مزید سخت کردی گئی ہیں۔ اگر وائرس کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو اس سے ورلڈ کپ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سیکیورٹی انتظامات پر سنگین اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق صدر اور معروف کرکٹ منتظم آئی ایس بندرا(IS Bindra) نئی دہلی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ ان کے انتقال پر بھارتی کرکٹ حلقوں، سابق کھلاڑیوں اور منتظمین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ورلڈ کپ سے بھارت مالا مال ،بی سی سی آئی کو ریکارڈ آمدنی آئی ایس بندرا نے 1993 سے 1996 تک بی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، تاہم ان کی اصل شناخت پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے) کے طویل المدتی سربراہ کے طور پر رہی۔ وہ 1978 سے 2014 تک مسلسل 36 برس پی سی اے کے صدر رہے اور اسی دور میں موہالی میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا گیا، جو بعد ازاں ان کے نام سے منسوب ہوا۔ یہ اسٹیڈیم عالمی کرکٹ کے نقشے پر اس وقت نمایاں ہوا جب 2011 کے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل یہاں کھیلا گیا، جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بھی اس تاریخی میچ کے گواہ تھے۔ آئی ایس بندرا نے این کے پی سالوے اور جگموہن ڈالمیا کے ساتھ مل کر 1987 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب ورلڈ کپ انگلینڈ سے باہر منعقد ہوا۔ بندرا نے ایشیائی ممالک، خصوصاً بھارت، پاکستان اور سری لنکا کو متحد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے باعث کرکٹ کے عالمی نظام میں ایشیا کا اثر و رسوخ بڑھا۔ ورلڈکپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا، نائب صدر بی سی سی آئی سابق بھارتی ٹیم منیجر امرت ماتھر کے مطابق 1986 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث جب آسٹریلیا اور انگلینڈ نے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے تو بندرا ہی تھے جنہوں نے جنرل ضیاء الحق کو بھارت آنے کا مشورہ دیا، جس سے صورتحال میں بہتری آئی۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ آئی ایس بندرا کو بھارتی کرکٹ کو مالی طور پر مضبوط اور مستحکم بنانے کا گہرا ادراک تھا، ان کی بہتر گورننس اور کمرشل حکمت عملی نے کرکٹ کی طویل المدتی ترقی کی بنیاد رکھی۔ سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ نے بھی سوشل میڈیا پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ہربھجن نے انہیں اپنے لیے باپ جیسا قرار دیا، جبکہ یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ بندرا کی بصیرت اور خدمات بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں کی
سوشل میڈیا پر دنیا کے مختلف ممالک کے سب سے مشہور کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ وائرل ہو گئی۔ جس پر صارفین کی جانب سے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں پر دلچسپ بحث جاری ہے۔ کھلاڑیوں کی فہرست معروف شماریاتی پلیٹ فارم ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے شیئر کی گئی۔ جس میں دنیا بھر کے عظیم اور بااثر اسپورٹس اسٹارز کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں پاکستان سے شامل نام نے خاص طور پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ رینکنگ کے مطابق سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر عمران خان کو پاکستان کا سب سے مشہور کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ فہرست میں ان کا نام امریکا کے مائیکل جارڈن، ارجنٹائن کے لیونل میسی، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر جیسے عالمی اسپورٹس آئیکونز کے ساتھ شامل کیا گیا۔ عمران خان کی اس فہرست میں شمولیت ان کے کھیلوں میں دیرپا اثرات اور عالمی پہچان کی عکاس ہے۔ انہوں نے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے تاریخی فتح دلائی۔ اور انہیں ملک کے عظیم ترین کرکٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ کھیل کے بعد سیاست میں ان کا نمایاں کردار بھی ان کی عالمی شناخت کو مزید تقویت دیتا ہے۔ یہ فہرست مختلف براعظموں اور کھیلوں پر مشتمل ہے۔ جس میں ایسے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جن کا اثر محض اعداد و شمار تک محدود نہیں بلکہ ثقافتی اثرات اور عالمی شہرت تک پھیلا ہوا ہے۔ برازیل کے لیجنڈ پیلے سے لے کر جدید دور کے ٹینس اور فٹبال اسٹارز تک، رینکنگ نے مقبولیت، کامیابیوں اور عالمی رسائی جیسے معیارات پر نئی بحث چھیڑ دی۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر اس رینکنگ پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عالمی شہرت آج بھی کئی موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ ہے۔ جبکہ کچھ افراد کے مطابق موجودہ دور کے کرکٹرز اس اعزاز کے زیادہ حقدار تھے۔
بی سی بی نے نظم الاسلام
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نظم الاسلام کو فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔ بی سی بی نے 15 جنوری کو انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا، جس کی وجہ کھلاڑیوں پر نظم الاسلام کی تنقید بتائی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے کچھ میچز کے بائیکاٹ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ بی سی بی نے انضباطی جائزے کے بعد نظم الاسلام کے وضاحتی بیان کو مثبت اور تسلی بخش قراردیا اورانہیں دوبارہ عہدے پر بحال کیا۔ اس فیصلے کے بعد بورڈ اور کرکٹ کمیونٹی میں یہ صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ پاکستان کا ٹی20 ورلڈکپ 2026میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا،محسن نقوی بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی نے فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے وضاحتی بیان کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، تاہم بورڈ نے یہ واضح کیا کہ نظم الاسلام کی بحالی بورڈ کی پالیسیز اور ضابطہ اخلاق کے مطابق کی گئی ہے۔ اس فیصلے سے بورڈ کی مالیاتی اور انتظامی امور میں استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ کرکٹ کے اندرونی معاملات میں توازن قائم رہے۔
بنگلا دیش کی جگہ ورلڈ کپ
کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی چیف ایگزیکٹو (Trudy Lindblade) نے ٹی20 ورلڈ کپ سے آخری لمحات میں بنگلا دیش کی ٹیم کے اخراج پر بنگلا دیشی کھلاڑیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کو ملنے والی اچانک دعوت کے بعد بورڈ کو اپنی مردوں کی ٹیم کو فوری طور پر تیار کرنے کے لیے دن رات محنت کرنا پڑی۔ ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ،پاکستانی حکومت جو فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی یورپ ریجنل فائنل میں اٹلی اور جرسی کے خلاف شکست کے باعث اسکاٹ لینڈ براہِ راست ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا تھا، تاہم بنگلا دیش کی جانب سے بھارت میں کھیلنے سے ہچکچاہٹ اور آئی سی سی کی طرف سے میچز سری لنکا منتقل کرنے سے انکار کے بعد، اسکاٹ لینڈ کو بطور سب سے زیادہ رینکنگ والی غیرکوالیفائی ٹیم ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم بنگلا دیش کی ٹیم کے لیے واقعی افسوس محسوس کرتے ہیں۔ کوئی بھی ٹیم اس انداز میں ورلڈ کپ میں شامل نہیں ہونا چاہتی۔ یہ غیرمعمولی حالات ہیں اور ہم اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ تنقید سے وہ خائف نہیں، ’’لوگوں کی اپنی رائے ہو سکتی ہے، مگر ہمیں آئی سی سی نے دعوت دی ہے اور ہم دنیا کی 14ویں نمبر کی ٹیم ہیں، جو سال بھر مسلسل کرکٹ کھیلتی ہے۔‘‘ پاکستان کا ٹی20 ورلڈکپ 2026میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا،محسن نقوی کرکٹ اسکاٹ لینڈ کو ہفتے کے روز آئی سی سی چیف ایگزیکٹو سنجیو گپتا کی جانب سے باضابطہ اطلاع ملی، تاہم اس سے قبل ہی ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر تیاری شروع کر دی گئی تھی۔انہوں نے کہا محدود اسٹاف کے باوجود تمام شعبے متحرک ہیں کیونکہ انڈر 19 ٹیم اور ویمنز ٹیم بھی بیک وقت مصروفِ عمل ہیں۔ آئی سی سی نے اسکاٹش کھلاڑیوں کو بھارتی ویزوں کے اجرا میں تیزی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ٹیم رواں ہفتے بھارت روانہ ہوگی اور بنگلورو میں افغانستان اور نمیبیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔ اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ آف پرفارمنس اسٹیو اسنیل کا کہنا ہے کہ دباؤ دیگر ٹیموں پر ہوگا، کیونکہ اسکاٹ لینڈ انڈرڈاگ کے طور پر میدان میں اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کھیل کی خوبصورتی ہی اس کی غیرمتوقع نوعیت ہے، ہم اپ سیٹس کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘ واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، اٹلی اور نیپال کے ساتھ مقابلہ کرے گا، جہاں ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔
محسن نقوی کی شہباز شریف سے ملاقات
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ اور چیئر مین پی سی بی محسن نقوی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کےلیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں محسن نقوی نے آئی سی سی کے دہرے معیار کے بارے میں بریفنگ دی، محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے لیے دوسرا قانون استعمال کرتاہے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نےکہا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکارکرچکا تھا جس پر اسے دوسرا وینیو دیاگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے کہا بنگلادیش نے آئی سی سی کوبھارت میں سکیورٹی خدشات پربھارت نہ جانے سے آگاہ کردیا تھا، چئیرمین پی سی بی نے کہابنگلا دیش کو متبادل وینیو دینے کی بجائے ورلڈ کپ سے آؤٹ کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا اگرپاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا توپاکستان کو شمولیت کےعوض خطیر رقم نہیں ملے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ ہم میچ نہ کھیلیں تو اس کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نےورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم شہباز شریف نے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعظم کے مطابق ہم وہ فیصلہ کریں گے جو پاکستان اور بنگلا دیش کے مفاد میں ہوگا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ سے بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان 15فروری کو کولمبو میں بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے صرف پاکستان کے 2 پوائنٹ کٹ سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کرنے کی صورت میں بھی بورڈ آپشنز اوپن رکھے گا۔
پاکستان کی پہلی ویمن
ابوظبی کا ویزا نہ ملنے کے باعث پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ انیتا کریم کی 31 جنوری کو ابو ظبی میں ایم ایم اے فائٹ شیڈول تھی تاہم مقررہ مدت تک نہ پہنچنے کے باعث ایونٹ مینجمنٹ نے انیتا کریم کی جگہ دوسری فائٹر کو مدعو کر لیا۔ انیتا کریم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فائٹ کے لیے کئی ماہ محنت کی لیکن ویزا مسائل کے باعث فائٹ میں شرکت نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ تین ہفتوں کے اندر میری دوسری فائٹ شیڈول تھی، ویزا جیسے مسائل کھلاڑی کے کیریئر کو نقصان پہنچاتے ہیں، ایتھلیٹس کے ویزا مسائل کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہیے۔ انیتا کریم کے مینجر یاسر مشتاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انیتا کریم فائٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گی، ایونٹ کی انتظامیہ نے انیتا کریم کو ویزا سے متعلق ڈیڈ لائن دی تھی۔ یاسر مشتاق کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن سے قبل انیتا کریم کو ویزا جاری نہیں ہوا، ایونٹ انتظامیہ نے ایک ہفتہ انیتا کریم کے ویزے کے لیے انتظار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ انیتا کریم کافی مایوس ہیں، ان کی اگلی فائٹ اپریل میں شیڈول ہے، محسن نقوی انیتا کریم کا ویزا مسئلہ حل کرائیں تاکہ پہلی پاکستانی خاتون ایم ایم اے فائٹر کا کیریئر محفوظ رہے
انڈر 19 ورلڈکپ: سیمی فائنل
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان ٹیم کا کڑا امتحان آج ہوگا۔ گرین شرٹس آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ کریں گے، یکم فروری کو پاکستان کا ٹکراؤبھارت سے ہوگا، گرین شرٹس کو سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی بہترکرنا ہوگا۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان ٹیم دو میچز میں دو پوائنٹس کے ساتھ سپر سکس میں پہنچا ہے، جب کہ بھارت اور انگلینڈ کے دو دومیچز میں چار چار پوائنٹس ہیں۔ دونوں ٹیموں کا رن ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔ ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
پرتھ اسکارچرز بی بی ایل 15
پرتھ اسکارچرز(Perth Scorchers) بی بی ایل 15 کی چیمپئن بن گئی،پرتھ اسکارچرز نے چھٹی بار بی بی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔فائنل میں سڈنی سکسرز کو 6وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرتھ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 132 رنز بنائے ، جواب میں پرتھ اسکارچرز نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 15 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ سڈنی سکسرز کی جانب سے اسمتھ، ہینرکس اور فلپ 24،24رنز کیساتھ نمایاں رہے،جوئل 19 اور شاہ نے 14رنز بنائے،6بیٹر ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچ سکے۔ پرتھ اسکارچرز کی جانب سے بالر رچرڈسن اور ڈیوڈ نے 3،3وکٹیں حاصل کیں، برڈمین نے 2 وکٹیں، ہارڈی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ جواب میں پرتھ اسکارچرز کے مچل مارش نے 44رنز کی اننگز کھیلی،فن ایلن 36 ، جوش انگلس 29رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ہارڈی 5 ،ایشٹن 2 ، کوپرنے 2رنز بائے ، سکسرز کی جانب سے ایبٹ نے 2وکٹیں، اسٹارک اور ایڈورڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت یا عدم شرکت سے متعلق اہم فیصلہ جلد متوقع ہے۔ بھارتی ہٹ دھرمی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلادیش کو نامناسب طریقے سے عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر کیے جانے کے بعد پاکستان کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حکومت پاکستان سے اجازت طلب کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان کل اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں ورلڈ کپ میں شرکت سمیت بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بنگلادیشی ٹیم کے ساتھ روا رکھے گئے نامناسب رویے کے بعد پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ سے دستبرداری پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ فروری میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 میچز، تاریخیں بھی سامنے آگئیں دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کو نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں نہ کھیلنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دہرے معیار کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
ابھیشک شرما نے ٹی ٹوئنٹی
ابھیشک شرما نے 14گیندوں پر نصف سنچری بنا کر بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین ففٹی بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بھارتی بیٹر کی تیز ترین نصف سنچری کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز میں تین صفر سے برتری حاصل کر لی۔ ابھیشک شرما نے 14 گیندوں پر نصف سنچری مکمل اور صرف 20 گیندوں پر 68 رنز بنا ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح بھارت کی جانب سے انہوں نے دوسری تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہو گا ان سے قبل 2007 میں یوراج سنگھ نے انگلینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی، اب دوسرے نمبر پر ابھیشک شرما ہیں، ہاردک پانڈیا 16 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ 17 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی ابھیشک شرما کے پاس ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،
لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک ہونے کی صورت میں پی سی بی نے احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے آپشن میں بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کیلئے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کر سکتے ہیں، دوسرا آپشن یہ ہے کہ قومی ٹیم بھارتی رویے پر بھارت کے خلاف 15 فروری کو ہونے والے میچ کا بائیکاٹ کرے۔ تیسرا آپشن یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہر میچ کی جیت کو بنگلا دیش کرکٹ فینز کیلئے وقف کیا جائے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت اور احتجاج کے مختلف آپشنز کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں اس بارے میں بھی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملاقات کے بعد ہو گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان
آئی سی سی ورلڈکپ سے بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان 15فروری کو کولمبو میں بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے صرف پاکستان کے 2 پوائنٹ کٹ سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کرنے کی صورت میں بھی بورڈ آپشنز اوپن رکھے گا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں بنگلا دیش نے عدم تحفظ کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا اور دوسرے اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی آئی سی سی سے درخواست کی تھی جس پر آئی سی سی نے بنگلا دیش بورڈ کی درخواست نہ مانی اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق ، ابرار احمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان ، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوں گے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا جو ورلڈکپ کے لیے تیاری ہوگی۔ واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔
محسن نقوی ورلڈکپ کے آئندہ
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آج قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ورلڈکپ کے حوالے سے کھلاڑیوں کو آئندہ کے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیں گے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، اس کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونا چاہیے، بنگلا دیش آئی سی سی میں برابر کی حیثیت کا ملک ہے، اگر پاکستان کے ساتھ معاملے میں انڈیا کو فیور دیا گیا تو بنگلا دیش کو بھی ملنا چاہیے۔ ایک سوال پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ 10 مئی کو بھی ایک فیصلہ کیا تھا پھر اس کے بعد نہیں دیکھا کہ آگے کیا ہوگا۔
بنگلادیش کا مؤقف تسلیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئی سی سی کے دُہرے معیار پر بول پڑے۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر کی حیثیت سے آئی سی سی کی پالیسی میں تسلسل نہ ہونے کہ وجہ سے انہیں مایوسی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے 2025 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے لیے بھارت کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا ، لیکن بنگلا دیش کے معاملے میں اسی چیز کو سمجھنے پر آمادہ نہیں۔ سابق کپتان نے کہا تسلسل اور برابری عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہے ، بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔ اسی طرح سابق کپتان محمد یوسف نے کہا آئی سی سی کو کسی ایک ملک کے بورڈ کو سپورٹ کرنے کے بجائےانٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کی طرح کام کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے بعد اب کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے۔
بابرکا بگ بیش اچھا نہیں
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہےکہ بابراعظم کا بگ بیش اچھا نہیں گیا لیکن انہوں نے پاکستان کے لیے اچھا پرفارم کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں میچز کھیلنے کا فائدہ ہو گا، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، ہمیں فائدہ ہے کہ ہمیں ٹریول نہیں کرنا پڑےگا جبکہ باقی ٹیموں کو ٹریول کرنا پڑےگا۔ سلمان آغا کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ چیلنجنگ ہوگا ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، سری لنکا میں زیادہ رنز نہیں بنیں گے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے حوالے سے کوچ اور کپتان کو بھی لگتا ہے کہ وہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ایسا نہیں ہوتا کہ اگر ایک کو سلیکٹ کیا ہے تو دوسرے کو بھی کیا جائے، بابراعظم کو ٹیم کی ضرورت کے مطابق منتخب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں جب کہ بابراعظم کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق ، ابرار احمد، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان ، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
بابر کی خراب پرفارمنس
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بابراعظم کی خراب پرفارمنس میں ہم سب کا بھی قصور ہے، ہم نے سپورٹ کے بجائے ڈی گریڈ کیا۔ اظہر علی نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔ قومی کرکٹر بابر اعظم کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھاکہ بابر ابھی کافی بہتر نظر آرہا ہے، ہر کھلاڑی آؤٹ آف فارم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کے ورلڈ کپ میں اس پر تنقید ہوئی دوستی یاری پھر ایجنٹ ایجنسی والا معاملہ سامنے آیا اور کپتانی سے استعفیٰ دیا، پھر واپس ٹیم میں آتا ہے اور ایک بار پھر کپتانی لیتا ہے اتنا کچھ ہونے کے بعد جو تنقید برداشت کرنا پڑی کہیں نا کہیں وہ بہت دباؤ میں تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ جس طرح مصباح اور یونس خان ذہنی طور پر مضبوط تھے، محسوس ہوتا ہے بابر اس طرح نہیں تھے اور اس کا اثر ان کی پرفارمنس میں تھا لیکن ابھی وہ کرکٹ کو انجوائے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پرفارمنسز آنا شروع ہوئی ہیں۔ اظہر علی نے کہا کہ اس میں ہم سب کا قصور ہے کیونکہ ایک ہمارا ٹاپ کا کھلاڑی ہے، ہم نے اس کی سپورٹ کے بجائے اس کو ڈی گریڈ کیا اور دباؤ میں ڈال دیا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کافی ٹورنامنٹس آئے جس میں ایک بڑے پلیئر سے امید رکھتے ہیں لیکن اس کی کپتانی کا ریکارڈ دیکھیں اتنا برا بھی نہیں ایک ٹی ٹوئنٹی کا سیمی فائنل اور فائنل کھیلا، اس کے ریکارڈز میں ایشیا کپ کا فائنل بھی شامل ہے لیکن ہم نے بابر کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اظہر علی کا کہنا تھاکہ بابر اعظم کو یہ کہہ دیا کہ بی اور سی ٹیموں کے خلاف رنز کرتا ہے، ہم مسلسل اس پر یہ تنقید کررہے ہیں دنیا کو اس کو تسلیم کر رہی ہے لیکن ہم نہیں مان رہے، ہمیں اپنے اسٹارز کو ویلیو دینا اچھا نہیں لگتا۔
میرا اور سرفراز احمد کا تعلق
سابق قومی کرکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ میرا اور سرفراز احمد کا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق ہمیشہ سے اچھا رہا ہے ، آپس میں کوئی مسائل پیش نہیں آئے۔ اظہر علی نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔ سرفراز احمد سے تعلق کے حوالے سے سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھاکہ دو دفعہ ایسا واقعہ ہوا ہے پہلے میں کپتان تھا تو سرفراز بنا پھر سرفراز ہٹا تو میں کپتان بنا تو میرے خیال سے ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق ہمیشہ سے اچھا رہا ہے ہمیں آپس میں کوئی مسائل پیش نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی اس چیز کو سمجھتے ہیں کہ آپ کی بھی عزت ہے اور آپ کا بھی ایک کیریئر ہے، آپ نے بھی کچھ فیصلے اس حساب سے کرنے ہیں، ایک دوسرے کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ اظہر علی نے کہا کہ اس کے علاوہ باقی جگہ کمیونیکیشن ہو نا ہو لیکن ہماری آپس میں کمیونیکیشن ٹھیک ہوتی ہے۔
بنگلادیش کا مؤقف اصولوں
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہےکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے، آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے پی سی بی کے مؤقف پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا۔ کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور مکمل حمایت کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں بھارت میں نہ کھیلنے کے حوالے سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے، ہم نےکرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلادیش کی حمایت کی ہے، پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر من و عن عمل کریں گے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم سب پی سی بی کے اصولی مؤقف کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے، ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں، کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ شائقین کرکٹ کی نظریں بھی پاک آسٹریلیا سیریز پر ہیں اور وہ بجا طور پر آپ سے بہترین کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں۔
پی ایس ایل 11، ٹاپ کیٹیگری
پی ایس ایل 11 میں پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہوگا، ٹاپ کیٹیگری میں آکشن کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل آکشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں فرنچائز نمائندوں سمیت پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں، پی ایس ایل منیجمنٹ اورپی سی بی آفیشلز نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ میں کھلاڑیوں کو فرنچائزز میں برقرار رکھنے کی تعداد کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر نے آکشن ورکشاپ کے خدوخال کے بارے بریف کیا۔ ورکشاپ کے دوران پلیئرز کے آکشن پراسیس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہوگا، ٹاپ کیٹیگری میں آکشن کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، دیگر بیس پرائس میں دو کروڑ 20 لاکھ، ایک کروڑ دس لاکھ اور 60 لاکھ شامل ہے۔ پلیئرز آکشن پاکستانی روپے میں ہوگی، آکشن میں ایک کروڑ دس لاکھ سے کم کی بولی میں کم از کم ڈھائی لاکھ کا اضافہ ہوگا، دو کروڑ بیس لاکھ سے کم بیس پرائس میں 5 لاکھ، چار کروڑ بیس لاکھ سے کم والی بولی میں دس لاکھ، چار کروڑ بیس لاکھ سے اوپر کی بولی میں 15 لاکھ کا اضافہ کیا جائےگا۔ اسکواڈ کم سے کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا، ایک اسکواڈ میں زیادہ سے زیادہ 5 سے 7 غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے، فرنچائز کے لیے ضروری ہےکہ پلیئنگ الیون میں کم از کم تین اور زیادہ سے چار غیر ملکی کھلاڑی کھلائیں، ہر فرنچائز ان کیپڈ دو انڈر 23 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں اور ایک کو پلیئنگ الیون میں لازمی رکھےگی۔ پی ایس ایل 11 میں پک یا ری ٹین ہونے والے کھلاڑی کا فرنچائز کے ساتھ دو سال کا معاہدہ ہوگا، پی ایس ایل 12 کے بعد گرینڈ آکشن منعقد کیا جائےگا۔
جنوبی افریقی اسپنر نے خواجہ
جنوبی افریقا کے اسپنر تبریز شمسی نے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ممکنہ سرپرائز پیکج قرار دیا ہے۔ خیال رہےکہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے لیے قومی اسکواڈ میں خواجہ نافع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواجہ نافع کی تعریف کرتے ہوئے تبریز شمسی کا کہنا تھا کہ خواجہ نافع ایک سنجیدہ کھلاڑی ہے، ہو سکتا ہے وہ ورلڈکپ کا سرپرائز پیکج ہو۔ جنوبی افریقی اسپنر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گلوبل سپر لیگ کے دوران نافع کے ساتھ وقت گزارا ہے، وہ ایک محنتی، خوش اخلاق اور بڑے عزائم رکھنے والا کھلاڑی ہے۔ اس سے قبل سابق بھارتی اسپنر ایشون نے بھی نافع کو قابل توجہ کھلاڑی قرار دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ابھیشیک شرما
بھارت نے ابھیشیک شرما کی برق رفتار ففٹی کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کرلی۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے گلین فلپس 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کیویز کے خلاف بھارتی بولنگ اٹیک نے ابتدا ہی سے دباؤ برقرار رکھا، جس میں جسپریت بمراہ نمایاں رہے۔ بمراہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت نے 154 رنز کا ہدف صرف 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بھارتی بیٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کے بولرز کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ ابھیشیک شرما نے برق رفتار 14 گیندوں پر ففٹی اسکور کی اور صرف 20 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس کے علاوہ کپتان سوریا کمار یادیو26 گیندوں پر 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ابھیشیک شرما کی 14گیندوں پر ففٹی بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین ففٹی ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے ساتھ ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جب کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، نسیم شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔ محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان (وکٹ کیپر) بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔
قومی کرکٹرز کیساتھ مبینہ
پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کی خبر سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں کی انویسٹمنٹ کرنے والی کمپنی کے مالک کا ردعمل سامنے آگیا۔ قومی کرکٹرز کی انویسٹمنٹ کرنے والی کمپنی کے مالک نے جیو سے رابطہ کرتےہوئے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کی 2023 سے میرے ساتھ انویسٹمنٹ ہے، میرا کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل تحریری معاہدہ موجود ہے۔ کمپنی مالک کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے پاس میری کمپنی کے گارنٹی چیک بھی موجود ہیں، فراڈ جیسے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ کمپنی مالک نے بتایا کہ میں کبھی امریکا نہیں گیا اور نہ ہی میرے پاس امریکی ویزا ہے، میں دبئی میں موجود ہوں اور تما م کھلاڑیو ں سے رابطے میں ہوں،میری کمپنی دبئی بیسڈ ہے اور ہم ٹریڈنگ کا کام کرتے ہیں، پہلی مرتبہ ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہوئیں، چند دن میں ادائیگیاں کلیئر کردی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ میں پاکستانی ہوں اور پاکستان میں میری فیملی موجود ہے، کھلاڑیوں کے علاوہ میرے پاس مزید انویسٹرز موجود ہیں، ہم باقاعدگی سے ادائیگیاں کرتے ہیں۔ معاملہ کیا ہے؟ ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستانی کرکٹرز کو منافع کی لالچ میں چونا لگ گیا اورجعلساز نے کروڑوں ہڑپ لیے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کےسابق اور موجودہ کرکٹرز کےساتھ مبینہ فراڈ ہوا ہے، کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی کسی پلیٹ فارم پرباضابطہ شکایت درج نہیں کرائی، کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سےبھی مسئلہ حل کرانےکے لیے رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز نےسابق کپتان کی دیکھا دیکھی میں کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی، موجودہ کرکٹرز میں سابق اور موجودہ کپتانوں کےنام بھی شامل ہیں، بعض کرکٹرز نے براہ راست بھی کاروباری شخص کےساتھ سرمایہ کاری کی،کرکٹرز نےاپنےکروڑوں روپےغیر معمولی منافع کےچکرمیں مبینہ طور پردے دیے۔ فراڈ سے متعلق خبروں پر پاکستانی کھلاڑیوں کا مؤقف پاکستان کےسابق اور موجودہ کرکٹرز کےساتھ مبینہ فراڈ کی خبروں پر کھلاڑیوں نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے کمپنی میں انویسٹمنٹ کی تھی، ہمارے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہوا۔ کھلاڑیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی ہم سے رابطے میں ہے، مارچ تک تمام پیمنٹ کلیئر کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے، صرف 2 چیک باؤنس ہوئے ہیں۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ اس سلسلے میں چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی رابطہ کیا ہے، کھلاڑیوں نے محسن نقوی سے کہا کہ ابھی تک کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اگر کچھ ہوا تو بتادیں گے۔
بنگلادیش کے بائیکاٹ کی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کے لیے دی گئی 24 گھنٹے کی مہلت ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد اب کسی متبادل ٹیم کو مدعو کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ روز بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل نے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ بنگلا دیش ٹیم ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔ آصف نذرل نے کہا کہ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، بھارت میں ہمیں سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، آئی سی سی نے ہمارے تحفظات کو تسلیم نہیں کیا، بھارتی حکومت نے ہمیں قائل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش تک نہیں کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بی سی بی مقررہ وقت کے اندر آئی سی سی کو اپنی پوزیشن سے آگاہ کرنے میں ناکام رہا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اس معاملے آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔ بنگلادیش کے شرکت نہ کرنے پر کونسی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں شامل ہوگی؟ اس معاملے پر بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اگر بنگلا دیش باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو موجودہ رینکنگ کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل کیے جانے امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق دبئی میں موجود آئی سی سی حکام، جو بنگلادیش سے باضابطہ وضاحت کے منتظر تھے، کسی بھی وقت اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔
پاکستانی کرکٹرز سے فراڈ
پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کی خبروں پر کھلاڑیوں اور کمپنی کے مالک کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کی خبروں پر کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم نے کمپنی میں انویسٹمنٹ کی تھی ہمارے ساتھ کوئی فراڈ نہیں ہوا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کمپنی ہم سے رابطے میں ہے، تمام پیمنٹ مارچ تک کلیئر کرنے کا کہا گیا ہے، صرف 2 چیک باؤنس ہوئے ہیں۔ دوسری جانب انویسٹمنٹ کرنے والی کمپنی کے مالک نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کھلاڑیوں کی 2023 سے میرے ساتھ انویسٹمنٹ ہے، میرا کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل تحریری معاہدہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کے پاس میری کمپنی کے گارنٹی چیک بھی موجود ہیں، تمام الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کبھی امریکا نہیں گیا نہ ہی میرے پاس امریکا کا ویزا ہے۔ بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بارے میں نجم سیٹھی کا بڑا دعوی ان کا کہنا تھا کہ میں دبئی میں ہوں اور تمام کھلاڑیوں سے رابطے میں ہوں، انہوں نے کہا کہ پہلی بار ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، چند دنوں میں تمام ادائیگیاں کلیئر کر دی جائیں گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی ہوں اور میرا خاندان پاکستان میں ہے، کھلاڑیوں کے علاوہ میرے پاس مزید انویسٹرز بھی ہیں
انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے
انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر لیوک رائٹ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے لیوک رائٹ کے استعفے سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ ای سی بی کے مطابق لیوک رائٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد سلیکٹر کے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔ انہوں نے نومبر 2022 میں انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ دورہ آسٹریلیا ،چیف سیلکٹر کی تنقید پر حارث رئوف کا بھی ردعمل آگیا لیوک رائٹ کا کہنا ہے کہ تین سال تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے بطور سلیکٹر خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز کی بات رہی ہے۔ ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر راب کی نے لیوک رائٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے لیے ان کی خدمات غیر معمولی اور قابلِ قدر رہی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے
بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے معاملے میں نیا رخ سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ایک اور مطالبہ کر دیا ہے۔ بی سی بی نے وینیو کی تبدیلی سے متعلق تنازع آزاد تنازعات کے حل کے لیے قائم آئی سی سی کی مقررہ کمیٹی کے سپرد کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی یہ آزاد کمیٹی وکلا پر مشتمل ہوتی ہے، جس کا بنیادی مقصد کرکٹ سے جڑے تنازعات کا غیر جانبدارانہ حل نکالنا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کے انکار کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا امکان بی سی بی کی درخواست کے بعد معاملہ مزید حساس ہو گیا ہے اور امکان ہے کہ آئی سی سی اس مسئلے پر باضابطہ کارروائی کرے گی۔
نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد ان کی جگہ کائل جیمیسن کو قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ایڈم ملن کو یہ انجری جنوبی افریقہ کی ایس اے 20 لیگ کے دوران سن رائزرز ایسٹرن کیپ کی نمائندگی کرتے ہوئے پیش آئی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملن نے گزشتہ اتوار کو ایم آئی کیپ ٹاؤن کے خلاف میچ میں اپنی پہلی ہی اوور کے دوران انجری محسوس کی، جس کے بعد کرائے گئے اسکینز میں ہیم اسٹرنگ میں شدید کھچاؤ کی تصدیق ہوئی۔ ملن نے ایس اے 20 ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کیں، ان کا اوسط 16.27 جبکہ اکانومی ریٹ 7.61 رہا۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ راب والٹر نے ایڈم ملن کی انجری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم اس خبر سے مایوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈم نے ٹورنامنٹ کے لیے خود کو بہترین انداز میں تیار کیا تھا اور ایسٹرن کیپ سن رائزرز کی جانب سے آٹھ میچز میں وہ اپنی پرانی فارم میں واپس نظر آ رہے تھے۔ راب والٹر کے مطابق یہ انجری ایڈم کے لیے بدقسمت وقت پر ہوئی اور ٹیم ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے معاملہ،بی سی بی نے آئی سی سی سے ایک اور مطالبہ کر دیا ایڈم ملن کی عدم موجودگی میں کائل جیمیسن کو ٹریولنگ ریزرو سے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ کائل جیمیسن اس وقت بھارت کے دورے پر موجود نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔ راب والٹر نے کہا کہ کائل کا پہلے سے ٹیم کے ساتھ ہونا خوش آئند ہے، وہ فاسٹ بولنگ یونٹ کا اہم رکن ہیں اور اس دورے پر بہترین آغاز کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق جیمیسن ایک محنتی کھلاڑی ہیں جن کے پاس عمدہ صلاحیتیں اور تجربہ موجود ہے جو ورلڈکپ میں ٹیم کے کام آئے گا۔ واضح رہے کہ کائل جیمیسن نے گزشتہ سال کمر کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی اور رواں ماہ بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 41 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کے انکار کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا امکان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ میٹ ہنری اور لاکی فرگوسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران مختصر عرصے کے لیے رخصت بھی لے سکتے ہیں۔ بورڈ کے مطابق ورلڈکپ سے قبل اسکواڈ میں ایک اور ٹریولنگ ریزرو بھی شامل کیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ ٹیم اپنا ورلڈکپ سفر 8 فروری کو چنئی میں افغانستان کے خلاف میچ سے شروع کرے گی، جبکہ 6 فروری کو ممبئی میں امریکا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔
قومی سپنر انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی
پاکستان کے قومی سپنر سفیان مقیم انگلینڈ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ سفیان مقیم کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائرسے معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت وہ ویٹیلیٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ڈربی شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سفیان مقیم ویٹیلیٹی بلاسٹ کے دوران مجموعی طورپر6 میچزمیں ڈربی شائر کی جانب سے میدان میں اتریں گے جبکہ وہ 29 مئی کو نوٹنگھم شائر کاؤنٹی کے خلاف شیڈول میچ کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔ قومی سپنر کی شمولیت سے ڈربی شائر کی بولنگ لائن کو مزید تقویت ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ڈربی شائر کاؤنٹی کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھر نے سفیان مقیم کی شمولیت پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے ٹیم کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو ایک اور خط ، میچز ری لوکیٹ کرنیکی درخواست مکی آرتھر کے مطابق سفیان مقیم ایک بہترین اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ضروریات سے بخوبی واقف ہیں، ان میں کامیابیوں کی شدید بھوک موجود ہے اوروہ مشکل حالات میں بھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کویقین ہے کہ سفیان مقیم نہ صرف اپنی اسپن بولنگ بلکہ میچ وننگ صلاحیتوں کے ذریعے ڈربی شائرکی کامیابیوں میں اہم کردارادا کریں گے۔
انڈر19ورلڈکپ:پاکستان نے
انڈر 19 ورلڈکپ 2026 کے گروپ سی کے آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی، تاہم یہ فتح ایسے انداز میں حاصل کی گئی جس نے زمبابوے کو بھی سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کرا دیا، جبکہ اسکاٹ لینڈ مقابلے سے باہر ہو گیا۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ قوانین کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی نیٹ رن ریٹ کو آئندہ مرحلے کے لیے زیادہ سے زیادہ بہتر بنایا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،آئی سی سی کی جانب سے تحفظات مسترد ہونے پربنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز جارحانہ رہا اور 14 اوورز کے اختتام پر اسکور 84 رنز تک پہنچ چکا تھا۔ اس موقع پر پاکستان کو جیت کے لیے 45 رنز درکار تھے اور 11 اوورز سے زیادہ باقی تھے۔ تاہم اس کے بعد پاکستانی بیٹنگ میں غیر معمولی سست روی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان نے ہدف 26.2 اوورز میں حاصل کیا، حالانکہ اگر وہ 25.2 اوورز سے پہلے میچ جیت لیتا تو زمبابوے کے بجائے اسکاٹ لینڈ سپر سکس مرحلے میں پہنچ جاتا۔ اس حکمتِ عملی کے باعث گروپ سی سے پاکستان اور زمبابوے نے کوالیفائی کیا، جبکہ اسکاٹ لینڈ باہر ہو گیا۔ ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق گروپ مرحلے کے بعد صرف انہی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچز کے پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ سپر سکس میں شامل کیے جاتے ہیں جو کوالیفائی کریں۔ چونکہ پاکستان نے زمبابوے کو اسکاٹ لینڈ کے مقابلے میں بڑے مارجن سے ہرایا تھا، اس لیے زمبابوے کی کوالیفکیشن پاکستان کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی۔ بنگلا دیش کی حمایت کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا گیا میچ کے دوران کمنٹری کرنے والے سابق کھلاڑی اینڈی فلاور نے پاکستان کی اس حکمتِ عملی کا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنے مفاد کو مدِنظر رکھا اور اس میں کوئی غیر اخلاقی پہلو نہیں۔ فلاور کے مطابق پاکستان کو بخوبی اندازہ تھا کہ زمبابوے کے ساتھ سپر سکس میں جانا ان کے لیے نیٹ رن ریٹ کے لحاظ سے بہتر ہوگا۔ جب زمبابوے کی سپر سکس میں رسائی یقینی ہو گئی تو پاکستانی بلے بازوں نے دوبارہ جارحانہ انداز اپنایا اور لگاتار دو چھکوں کی مدد سے میچ ختم کر دیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے معاملہ،بی سی بی نے آئی سی سی سے ایک اور مطالبہ کر دیا میچ کے اختتام پر اسکاٹ لینڈ کے لیے یہ منظر انتہائی مایوس کن تھا، تاہم اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کھیل کی روح کے خلاف کچھ نہیں کیا اور یہ حکمتِ عملی ماضی میں بھی عالمی ایونٹس میں دیکھی جا چکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے ناقابلِ شکست 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
بابراعظم اور شاہین آفریدی کے
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کہا ہے کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو ہر ٹیم میں ہونا چاہیے۔ نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں ضرور جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل میرا ہی متعارف کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سوچ سمجھ کر اچھا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انڈین کرکٹ کونسل نہیں بننا چاہیے، بنگلا دیش کرکٹ کونسل نے پل آؤٹ کر لیا ہے۔ آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی جگہ نئی ٹیم کو شامل کرلیا سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دیکھنا ہے اب پی سی بی کیا فیصلہ کرتا ہے، نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔
کھلاڑی پر تنقید اور کھلاڑی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ کپتان کا اپنے کھلاڑی سے پرفارمنس نکلوانے میں بڑا کردار ہوتا ہے، پاکستان کے میچ ہارنے پر قومی کھلاڑی بھی دُکھی ہوتے ہیں۔ حارث روف نے آسٹریلیا میں خصوصی انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلین پچز سے خاص محبت نہیں، آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا جس سے کیریئر میں فائدہ ہوا، آسٹریلین کنڈیشنرز اور کلچر کو سمجھنا میرے کرکٹ کیریئر میں اہم رہا۔ انہوں نے بتایا کہ میلبرن اسٹارز کے کپتان مارنس اسٹونس نے میرے بگ بیش کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔ حارث رؤف نے کہا کہ بگ بیش اور پاکستان سپرلیگ کی کنڈیشنرز میں فرق ہوتا ہے، بگ بیش کا معیار بڑی لیگز میں شمار ہوتا ہے، اس میں بڑے کھلاڑی کھیلتے ہیں جبکہ پی ایس ایل بڑی لیگ بن رہی ہے، آکشن کے بعد مزید غیر ملکی بڑے کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی پر تنقید اور کھلاڑی سے بدتمیزی میں فرق ہوتا ہے، ہمارے کچھ لوگ لائن کراس کرلیتے ہیں۔ حارث رؤف نے کہا کہ میں نے جب بھی پاکستان کے لیے کھیلا ہے ہمیشہ سو فیصد کوشش کی ہے، میرا کردار ہمیشہ وکٹیں لینا ہوتا ہے، رنز روکنا نہیں، سب سے مشکل کردار آخری اوورز میں بولنگ کرنا ہوتا ہے جو مجھے رول دیا جاتا ہے، ڈیتھ اوورز میں بولنگ کروانا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ بیگ بیش میں مجھے کہا گیا کہ دفاعی انداز میں بولنگ کرنے کی ضرورت نہیں، مجھے میلبرن اسٹارز کی مینجمنٹ نے کہا کہ دنیا کے بیٹرز آپ سے ڈرتے ہیں۔ مجھے کہا رنز کی پرواہ نہیں کرنی، میں بھی رنز روکنے والی آسان بولنگ کروا سکتا ہوں: فاسٹ بولر فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے بگ بیش میں صرف وکٹیں لینے کا کردار دیا گیا، مجھے کہا رنز کی پرواہ نہیں کرنی، میں بھی رنز روکنے والی آسان بولنگ کروا سکتا ہوں لیکن میرا رول لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے بعد تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دے رہا ہوں، میرے کیریئر کا مشکل وقت نہیں، حال ہی میں پرفارمنس دی ہے، پرفارمنس دوں یا نہ دوں لیکن پھر بھی مجھ پر تنقید کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو بنانے اور خراب کرنے میں آپ کے کپتان کا کردار ہوتا ہے، کپتان پر ہوتا ہے کہ اپنے کھلاڑی کی صلاحیتیں بہترین طریقے سے کیسے استعمال کرتا ہے۔ حارث نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہوتا تو افسوس تو ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نام نہ آیا تو کیریئر ختم نہیں ہوگا، پرفارمنس دوں گا، اپنی بولنگ پر مزید کام کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں بنگلادیش کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو سالانہ آمدن کی کمائی کے تقریباً 60 فیصد، براڈکاسٹ اور اسپانسر شپ کی مد میں ہونے والی آمدن سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی کھلاڑیوں کے ورلڈکپ کھیلنے پر آمادگی کے باوجود مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے ورلڈکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے باعث بنگلادیش کی بھارت کے خلاف مستقبل کی دو طرفہ سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سال میں دوطرفہ سیریز بھی شیڈول ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
پاکستانی کرکٹرز کو منافع
کئی قومی کھلاڑی فراڈ کے سبب کروڑوں روپے کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کےسابق اور موجودہ کرکٹرز کےساتھ مبینہ فراڈ ہوا ہے، کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی کسی پلیٹ فارم پرباضابطہ شکایت درج نہیں کرائی، کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سےبھی مسئلہ حل کرانےکے لیے رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز نےسابق کپتان کی دیکھا دیکھی میں کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی، موجودہ کرکٹرز میں سابق اور موجودہ کپتانوں کےنام بھی شامل ہیں، بعض کرکٹرز نے براہ راست بھی کاروباری شخص کےساتھ سرمایہ کاری کی،کرکٹرز نےاپنےکروڑوں روپےغیر معمولی منافع کےچکرمیں مبینہ طور پردے دیے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹرز کوآغاز میں غیر معمولی منافع بھی ملتا رہا، بعد میں کاروباری شخص منظرسےغائب ہوگیا،کرکٹرزنےچند ہفتےاس متعلق کوششیں کیں، بعض کو کچھ پیسےواپس ملے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز کا ایک مشہور ایجنٹ بھی رقم سےمحروم ہونےوالوں میں شامل ہے، فراڈ کرنے والا امریکا میں رہائش پذیرہے جس سےکئی پاکستانی کرکٹر سے دوستی تھی،کرکٹرز کا دعویٰ ہے کہ اس شخص کافون بند ہے، دوماہ سےغیر معمولی منافع کی رقم نہیں مل سکی۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز اصل رقم واپس لینا چاہتےہیں لیکن فراڈ کرنے والےشخص سےرابطہ نہیں ہورہا۔
ہاکی ورلڈکپ 2026 کے
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن( ایف آئی ایچ) نے ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز مصر، بھارت اور چلی میں کھیلے جائیں گے۔چلی میں مینز اور ویمنز کا ایونٹ ہوگا، بھارت میں صرف ویمنزکا ایونٹ ہوگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم مصر میں ہونیوالے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرے گی۔ مصر میں ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر یکم سے 7 مارچ تک اسماعیلیہ میں کھیلا جائے گا۔ اس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ مصر، انگلینڈ، ملائیشیا، جاپان، آسٹریا، چین اور امریکا کی ٹیمیں کھیلیں گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم گروپ بی میں چین، ملائیشیا اور آسٹریا سے مقابلہ کرے گی۔ یکم مارچ کو پاکستان ٹیم چین،2 مارچ کو ملائیشیا اور 4 مارچ کو آسٹریا سے مقابلہ کرے گی۔ مردوں کے دونوں کوالیفائرز کی 3،3 ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ بہترین رینکڈ چوتھی پوزیشن کی ٹیم بھی 2026 ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 اگست میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، نیدرلینڈز اور بیلجیئم بطور میزبان کوالیفائی کر گئے۔ آسٹریلیا اور اسپین نے پرو لیگ، ارجنٹائن نے پین امریکن کپ، بھارت نے ایشیا کپ، نیوزی لینڈ نے اوشیانا کپ جیت کر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ جرمنی یورپیئن چیمپئن شپ اور جنوبی افریقا ، افریقین چیمپئن شپ سے کوالیفائی کرچکا ہے۔
سعودی عرب: ڈبل وکٹ میچ
سعودی عرب میں فیسٹول ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ شعیب ملک اور عمران نذیر کی پاکستان ٹیم نے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی کی ٹیم بھارت کو 5 رنز سے ہرایا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز بنائے جبکہ بھارت کی ٹیم 51 رنز ہی بنا سکی۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ ہوا، عرفان پٹھان اور شعیب ملک گلے بھی ملے۔ پاکستان نے اس سے قبل ایونٹ میں سری لنکا اور یو اے ای کو بھی شکست دی تھی۔ پاکستان نے تینوں میچز جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو
فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو نے پاکستان جلد آنے کا اعلان کردیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔ جیانی ان فینٹینو نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نئے صدر آئے ہیں جو زبردست کام کررہے ہیں، پاکستان فٹبال کا ایک عظیم ملک ہے۔ فنٹینو کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستان ایشیا کی ٹیم بنے، اس کے لیے کام بھی کررہے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملن کو جنوبی افریقا کی لیگ ایس اے ٹوئنٹی میں ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، اب ان کی جگہ کائل جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کائل جیمیسن ورلڈکپ کی لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا پرومو ریلیز کردیا گیا جو سوشل میڈیا پر خاصہ مقبول ہورہا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا پرومو "Mate We Are Ready " ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پرومو میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی دکھائی گئی ، جس پر بھارتی کافی نا خوش ہیں۔ پرومو میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھی دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا، پہلا میچ 29 جنوری ، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا یکم فروری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کی تیاریاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہیں، کھلاڑی فیلڈ نگ ، بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔
بابراعظم کا بگ بیش لیگ
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم ہو گیا۔ بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کر دیا۔ سڈنی سکسرز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے ، بابر کو اگلی اسائنمنٹس کے لیے لگائے جانے والے کیمپ کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔ ٹوئٹ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے کہا گیا کہ بابر اعظم اب بی بی ایل کے بقیہ فائنلز سیریز کے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ اس کے علاوہ سڈنی سکسرز نے بی بی ایل میں شرکت پر بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بابر اعظم کا بیان: دوسری جانب بابر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سڈنی سکسرز کوچز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،میں یہاں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، بدقسمتی سے مجھے ٹیم چھوڑنا پڑ رہی ہے۔ قومی کھلاڑی نے کہا نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے مجھے ٹیم چھوڑنا پڑی ہے ، میں اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں ، سڈنی سکسرز کے فینز کا شکریہ ، انہوں نے سپورٹ کیا۔ واضح رہے کہ سڈنی سکسرز کا کل چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکینز کے ساتھ شیڈولڈ ہے، چیلنجر جیتنے والی ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز سے مقابلہ کرے گی۔
بنگلادیش کے ورلڈکپ
بنگلا دیش آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیش حکومت کی کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کے بعد فیصلہ متوقع ہے، ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے حق میں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے گی۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے غالب امکان ہےکہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کا مؤقف نہ مانا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔
آئی سی سی نے بنگلادیش کے
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ ممبرز میٹنگ میں بنگلادیش کے معاملے پرفیصلہ کرلیا۔ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔ آج بنگلادیش کے معاملے پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کا اجلاس ہوا جس میں ووٹنگ پر ورلڈکپ میں نئی ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ ہوا۔ ووٹنگ میں اکثریتی ارکان نے متبادل ٹیم کو شامل کرنے کا کہا جبکہ آئی سی سی نے بھارت میں کھیلنےسے متعلق سوچنےکے لیے بی سی بی کو مزید ایک روزکاوقت دے دیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش کے تحفظات مستردکرتے ہوئےکہا ہےکہ ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کا کہنا ہےکہ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ سکیورٹی کے جائزے کے بعد کیا گیا، جائزے کے مطابق بنگلادیش کےکھلاڑیوں،میڈیا پرسنز ، آفیشلز اور فینز کو بھارت کےکسی وینیو پر خطرہ نہیں ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بورڈ ممبرز کے مطابق یہ قابل عمل نہیں ہےکہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول تبدیل کیا جائے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بی سی بی سے ایونٹ کے سکیورٹی پلان کو شیئرکیا جاتا رہا ہے۔ دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔ خیال رہے کہ بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے تحت بھارت میں ہونے والے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن
تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں 50 ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل محمد آصف اور رانا عرفان کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میں دو سنچری بریک لگانے کے باوجود رانا عرفان کامیابی حاصل میں ناکام رہے۔ 11فریم پر مشتمل فائنل دلچسپ وسنسنی خیز رہا، پنجاب کے رانا عرفان نے دوسرے فریم میں 112 اور ساتویں فریم میں 141کا بریک کھیلا جو چیمپئن شپ کا سب سے بڑا بریک تھا لیکن اس کے باوجود وہ محمد آصف کو شکست سے دوچار نہ کرسکے۔ محمد اصف نے چیمپئن شپ میں 8 سنچری بریک کھیلے اور پانچویں بار نیشنل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر انعامات بھی تقسیم کیے گئے، نیشنل بینک کے صدر رحمت حسنی، پی بی ایس اے کے صدر عبدالقادر میمن اور عالمگیر شیخ نے16 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے۔ تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن ایشین ٹائٹل اور سارک چیمپئن شپ کا اعزاز جیتنے والے پاکستان کے محمدآصف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کیلئے بے شمار اعزازات جیتے لیکن انہیں تاحال اعلان کردہ پوری انعامی رقم نہیں ملی اور نہ ہی اتنے ٹائٹل جیتنے پر انہیں زیادہ سراہاگیا۔
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز
پی ایس ایل(psl) کی سب سے مہنگی فرنچائز’’سیالکوٹ‘‘ کی ٹیم کے مکمل نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ’اوزید‘ گروپ کے چیئرمین نے شریک مالک کامل خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ٹیم کے نام کا اعلان کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق غیر ملکی کوچ کا پی ایس ایل جوائن کرنے کا فیصلہ سیالکوٹ کی فرنچائز کا نام سیالکوٹ اسٹالینز مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر مالک سیالکوٹ اسٹالینزحمزہ مجید کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی ٹیم “سیالکوٹ اسٹالینز” کے تاریخی اور مقبولِ عام نام کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ “اسٹالینز” صرف ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی پہچان اور ایک عظیم تاریخ کا عنوان ہے،شائقینِ کرکٹ کی خواہشات اور سیالکوٹ کی روایتی پہچان کو برقرار رکھنے کے لیے اسی نام کا انتخاب کیا گیا۔ سیالکوٹ اسٹالینز کی واپسی سے پی ایس ایل کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی،ٹیم کے لوگو، کٹ اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے جلد ہی بڑے سرپرائزز دینگے۔ شعیب ملک کا پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واضح رہے فائنل ہونے والے ناموں میں سیالکوٹ تھنڈرز،سیالکوٹ سکسرز،سیالکوٹ اسٹالینز،سیالکوٹ فیلکنز اور سیالکوٹ شاہینز شامل تھے۔ سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید کون ہیں؟ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز او زیڈ گروپ نے اپنے نام کیا، جس نے سیالکوٹ کی فرنچائز کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے حاصل کیے۔ مجید چوہدری کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ طویل عرصے تک آسٹریلیا میں مقیم رہے۔ انہوں نے دو سال قبل پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، جس کے پیچھے ان کے بقول وطن سے محبت اور ملک کے لیے کچھ کرنے کی خواہش شامل ہے۔ پی ایس ایل 11، ریٹینشن فارمولہ فرنچائزز کیلئے درد سر بن گیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا رہا، اور کرکٹ وہ واحد کھیل ہے جو پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حصول کے لیے وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کام کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جب لوگ ملک چھوڑنے کی بات کرتے ہیں، وہ اس کے برعکس پاکستان واپس آئے، کیونکہ وطن کی محبت انہیں کھینچ لائی۔ مجید چوہدری کے مطابق پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی شناخت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی دوسری بڑی لیگ ہے اور لیگ کی اعلیٰ انتظامیہ کا وژن ہے کہ اسے دنیا کی نمبر ون لیگ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معیار برقرار رہا تو یہ ہدف جلد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پی ایس ایل 11 میں بڑی اصلاحات، ڈرافٹ کی جگہ آکشن سسٹم متعارف ٹیم کی تشکیل اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے مجید چوہدری نے واضح کیا کہ وہ غیر ملکی مینٹورز کے بجائے مقامی لیجنڈز پر انحصار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کو بڑے بڑے نام دیے ہیں اور شعیب اختر اور شاہد آفریدی جیسے لیجنڈز ان کے لیے بڑے بھائیوں کی مانند ہیں، جن سے ان کے قریبی تعلقات ہیں۔ مجید چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے ملک میں کرکٹ کی بحالی اور معیشت کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی لیگ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ بن چکی ہے۔
پی ایس ایل کی نئی ٹیم
پاکستا ن سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم سیالکوٹ کے مالک کامل خان نے ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کردیا۔ کامل خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹیم کا نام ’’سیالکوٹ اسٹالینز‘‘ کے نام کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ویڈیو بھی شیئر کی۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کی شمولیت سے پاکستان سپر لیگ میں مزید رنگ بھرنے کی توقع کی جا رہی ہے،جبکہ شائقین کرکٹ بھی نئی ٹیم کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی دوسری ٹیم حیدرآباد کی جانب سے ابھی ٹیم کا حتمی نام سامنے آنا باقی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کی اور اس تمام صورتحال میں بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کےمؤقف کی تائید کی۔ پی سی بی نے آئی سی سی بورڈ ممبرز کو بھی خط کی کاپی بھیجی جس کے بعد آئی سی سی نے معاملے پر آج بورڈ میٹنگ طلب کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بات ہوگی، آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کے میچز کا وینیو تبدیل کرنے کا امکان نہیں ہے جب کہ پی سی بی نے بنگلادیش کے میچزپاکستان میں کرانےکی تجویزبھی دی ہے۔ پی سی بی نےبنگلادیش کی وجہ سے ورلڈکپ میں شرکت کےفیصلےپرنظرثانی کا بھی کہا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلادیش نے ورلڈ کپ میں سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی بنگلادیش بدستور اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
شعیب ملک نے پی ایس ایل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے10سال کےکریئر میں آن اینڈ آف دی فیلڈ ہرلمحے سے بہت لطف اندوز ہوا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ اس سفر کو یہاں ختم کروں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے مستقبل میں میری خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔ خیال رہےکہ شعیب ملک نے 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ اور 2019 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جب کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے انہوں نے باقاعدہ تو ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم 44 سالہ آل راؤنڈر نے 2021 کے بعد سے قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی تاہم وہ پی ایس ایل اور دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلتے رہے ہیں۔ شعیب ملک نے پی ایس ایل کے اب تک کے تمام 10 سیزن کھیلے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل میں 4 ٹیموں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی، 2025 میں اپنا آخری سیزن انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلا تھا۔
دوحہ: ایشین شاٹ گن چیمپئن
دوحہ میں جاری ایشین شاٹ گن چیمپئن شپ کے ٹریپ ایونٹ میں پاکستان کے کرنل فرخ ندیم نےگولڈ میڈل جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا، پاکستان نے پہلی ایشین بار شوٹ گن میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ پاکستانی شوٹر کرنل فرخ ندیم نےایشین شوٹ گن میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے شوٹ گن کے انفرادی ٹریپ مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ بھی بنادیا۔ فرخ ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 125 میں سے 119 اور فائنل میں 30 میں سے 27 اسکور حاصل کیے۔ پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے مطابق ایشین شوٹ گن چیمپئن شپ نئے فارمیٹ کے تحت ہورہی ہے اس وجہ سے یہ نیا عالمی ریکارڈ کہلائےگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ:بھارت کے
بنگلا دیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل کا کہنا ہےکہ اگر آئی سی سی بھارتی دباؤ کے آگے جھکتی ہے اور بنگلا دیش پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو یہ صورت حال ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ ایک بیان میں آصف نذرل کا کہنا تھا کہ بھارت کےکہنے پر بنگلا دیش پر غیر منطقی دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا ہے ، یہ قبول نہیں کریں گے۔ آصف نذرل کا کہنا تھا کہ بھارت میں کھیلنے کے حوالے سے مؤ قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی بھارتی دباؤ کے آگے جھکتی ہے اور بنگلا دیش پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو یہ صورت حال ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ آصف نذرل کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، بنگلا دیش نے حقیقی وجوہات کی بنا پر وینیو تبدیل کرنےکی بات کی ہے۔
پی ایس ایل 11 کی پلیئرز
لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 11 کی پلیئرز آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم میں برقرار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے۔ ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے۔ ذرائع کا کہناہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے، عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے جبکہ شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئےجبکہ عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے ۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ، عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آ گئے خواجہ نافع سلور اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آ گئے ۔
بنگلا دیش کی حمایت کا اعلان
پاکستان کا بنگلا دیش کی حمایت کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روکنے کا کہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بعد میں آگاہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ سے ورلڈکپ میں عدم شرکت کی صورت میں متوازی پلان بھی مانگا گیا ہے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کھیلنے کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان نے بنگلا دیش کے سکیورٹی کے تحفظات کو معقول اور درست قرار دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ معاملہ، بنگلا دیش نے پاکستان سے رابطہ کر لیا پاکستان نے بنگلا دیش کا معاملہ حل نہ ہونے پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہوا ہے۔
انڈر19 ورلڈ کپ میں
آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں جنوبی افریقا کی انڈر19 ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ تنزانیہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز اسکور کیے، جو نہ صرف رواں ایڈیشن کا سب سے بڑا اسکور ہے بلکہ انڈر19 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی تاریخ کی بہترین بیٹنگ کارکردگی بھی قرار دی جا رہی ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی اس شاندار اسکور کے ساتھ جنوبی افریقا نے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جو اس نے 2012 میں نمیبیا کے خلاف 6 وکٹوں پر 359 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔ موجودہ میچ میں جنوبی افریقی بیٹرز نے ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور تنزانیہ کے بولرز کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ جنوبی افریقا کی اننگز میں کپتان محمد بلبولیا نے ذمہ دارانہ اور دلکش بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی، جبکہ جیسن رولز نے ناقابلِ شکست 125 رنز بنا کر اننگز کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ دونوں بیٹرز کے درمیان مضبوط شراکت نے ٹیم کے اسکور کو ریکارڈ سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دیگر بیٹرز نے بھی تیز رفتار رنز بنا کر مجموعی اسکور کو مزید مستحکم کیا۔ انڈر19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کیلئے انتہائی بری خبر واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی انڈر19 ٹیم کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔ تاہم تنزانیہ کے خلاف اس جارحانہ اور اعتماد سے بھرپور بیٹنگ نے نہ صرف ٹیم کے حوصلے بلند کر دیے بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھی انہیں مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق جنوبی افریقا کی یہ کارکردگی ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیموں کے لیے واضح پیغام ہے کہ پروٹیز انڈر19 ٹیم ٹائٹل کی مضبوط امیدوار بن کر سامنے آ چکی ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے
انڈر 19 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلا گیا۔ پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی۔ اور مقررہ 50 اوورز میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسکاٹ لینڈ کی اننگز کے آغاز میں قومی فاسٹ باؤلر علی رضا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ جس سے پاکستان کو مضبوط آغاز ملا۔ اسکاٹ لینڈ کا کوئی بھی بلے باز پاکستان باؤلرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔ مجموعی طور پر علی رضا نے 37 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ مومن قمر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط اور ذمہ دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ عثمان خان نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے۔ جبکہ احمد حسین نے 47 رنز بنائے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈر19 ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ بن گیا قومی ٹیم نے میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔
آئی سی سی سے ڈیڈلائن ملنے
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ڈیڈلائن ملنے کی خبر کومسترد کردیا ہے۔ بی سی بی عہدیدار امزاد حسین نے وضاحت جاری کی ہے،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ہمیں کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔ بنگلا دیش کی حمایت کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر مخصوص تاریخ نہیں دی، ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو وینیو کی تبدیلی کی درخواست کر رکھی ہے۔ یاد رہے آئی سی سی اور بی سی سی آئی وفد کی ڈھاکا میں ہونے والی ملاقات کے معاملے پر کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ 21 جنوری تک اس معاملے میں فیصلہ ہوجائے گا۔ کرکٹ ویب سائٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ بنگلادیش ٹیم کی میگا ایونٹ میں عدم شرکت کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ معاملہ، بنگلا دیش نے پاکستان سے رابطہ کر لیا واضح رہے معاملے پر پاکستان نے کھل کر بنگلا دیش کی حمایت کررکھی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: حارث رؤف
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کو پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل کے بعد سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں ورلڈ کپ کے ممکنہ اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے بعد حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے کوئی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔ وہ اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں مصروف ہیں۔ بنگلا دیش کی حمایت کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نوجوان اور باقاعدہ کھیلنے والے بولرز کو ترجیح دے رہی ہے، جس کی بنیاد پر حتمی اسکواڈ کی تشکیل کی جا رہی ہے۔
ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ
ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں پاک بھارت کپتانوں نے سیاست کو رد کر دیا۔ ساف فٹسال چیمپئن شپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان کائنات بخاری نے بھارتی کپتان کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ دونوں کپتانوں نے میچ سے قبل مصافحہ کیا جبکہ کھلاڑیوں نے روایت کے مطابق ہائی فائیو بھی کیا اور ثابت کردیا کہ کھیلوں میں سیاست اور نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم نے بی سی سی آئی کی ایما پر کھیل میں سیاست کو گھسیٹتے ہوئے کھیلوں کی رو کی توہین کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔ بھارتی کرکٹرز چاہے انڈر 19 کے تھے، مینز ٹیم کے یا پھر ویمنز ٹیم کے ، ہر جگہ سیاست کی لیکن دیگر کھیلوں میں بھارتی ایتھلیٹس نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کو مسترد کیا۔
انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے
انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے اسکاٹ لینڈ نے بیٹنگ کی جو 49ویں اوور میں 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ نے 37، فنلے جونز نے 33 اور اولی جونز نے 30 رنز بنائے۔ پاکستانی فاسٹ بولر علی رضا نے 37رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، مومن قمر نے 46رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ جواب میں گرین شرٹس نے 188رنز کا ہدف با آسانی 44ویں اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان انڈر 19 کی جانب سے عثمان خان نے 75 اور احمد حسین نے 47رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انڈر 19 ورلڈکپ میں
جنوبی افریقی بیٹرز نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں تنزانیہ کے خلاف رنز کی بارش کر دی اور نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔ پیر کو آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے تنزانیہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ یہ رواں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ 397 رنز جنوبی افریقی ٹیم کی اپنی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس شاندار کارکردگی میں کپتان محمد بلبلیا نے 108 رنز جبکہ جیسن رولز نے ناقابلِ شکست 125 رنز کی اننگز کھیلی۔ 398 رنز کے ہدف کے جواب میں تنزانیہ کی انڈر 19 ٹیم صرف 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے میچ 329 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔ واضح رہے کہ یہ انڈر 19 ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی رنز کے اعتبار سے دوسری جبکہ جنوبی افریقا کی سب سے بڑی جیت ہے۔
ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ
ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں پاکستان 2 مرتبہ برتری حاصل کرنے کے باوجود بھی بھارت کے خلاف میچ نہ جیت سکا۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے 1-3 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے میچ 3-5 سے جیت لیا ۔ بنکاک میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ٹیم نے 2 مرتبہ برتری حاصل کی ، کپتان کائنات بخاری نے چوتھے منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی۔ تاہم 10 منٹ بعد بھارت کی آریا دھاناجی نے مقابلہ برابر کردیا، ہاف ٹائم پر مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے بھارت پر پے درپے وار کیے، 26 ویں منٹ میں ازوا چوہدری اور 27 ویں منٹ میں انمول ہرا نے گول کرکے پاکستان کو 1-3 کی برتری دلائی مگر پاکستان ٹیم اس کو برقرار نہ رکھ سکی۔ بھارت نے آخری لمحات مں جارحانہ حکمت عملی اپناکر یکے بعد دیگرے 4 گول کرکے اسکور 3-5 کیا اور کامیابی اپنے نام کی ۔ پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ایونٹ کھیلنے والی پاکستان ٹیم ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں اگلا میچ 21 جنوری کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
ٹی 20 ورلڈکپ، حارث رؤف
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن ایشیا کپ فائنل کے بعد سے حارث کی شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔ ایشیا کپ کے بعد سے حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نہیں کھیلا۔ حارث ان دنوں آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔
بنگلا دیش کی حمایت کا اعلان
پاکستان کا بنگلا دیش کی حمایت کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روکنے کا کہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بعد میں آگاہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ سے ورلڈکپ میں عدم شرکت کی صورت میں متوازی پلان بھی مانگا گیا ہے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کھیلنے کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان نے بنگلا دیش کے سکیورٹی کے تحفظات کو معقول اور درست قرار دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ معاملہ، بنگلا دیش نے پاکستان سے رابطہ کر لیا پاکستان نے بنگلا دیش کا معاملہ حل نہ ہونے پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہوا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: چیئر مین پی سی بی
لاہور: چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دیں۔ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے بعد میں آگاہ کیا جائے گا ، ٹیم مینجمنٹ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر متوازی پلان بھی مانگا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بنگلا دیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ پاکستان نے بنگلا دیش کے سکیورٹی کے تحفظات کو معقول اور درست قرار دیا ہے۔ بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلہ پر غور کرنے کا کہا ہوا ہے۔
بنگلا دیش ٹیم کا مسئلہ حل
لاہور: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان نے بنگلا دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر بنگلا دیشی حکومت کا پاکستانی حکومت سے رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ اگر بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ کیاگیا توپاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لےگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے کہا کہ بنگلادیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں، ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے اور بھارت کوکسی ملک کوڈرانےدھمکانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان نےبنگلا دیش کو اس معاملے پر مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے
بی بی ایل: اسمتھ اور بابر کے
بگ بیش لیگ میں آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے درمیان رن نہ لینےکا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیر بحث ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ کے رویے سے بابراعظم نے بے عزتی محسوس کی اور وہ غصے میں آگئے، میچ ختم ہونےکے بعد سڈنی سکسرز کے بابراعظم چینجنگ روم میں رہے اور کسی سے نہیں ملے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بابراعظم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سڈنی تھنڈر کے کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کے لیے نہیں آئے، بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑیوں سے خود کو الگ کر لیا تھا، بابر اعظم نے حیران کن غصےکا مظاہرہ کیا،کوچ نے بھی اس دوران بات کرنے کی کوشش کی۔ آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ اسٹیو اسمتھ نے بابراعظم کو 10 ویں اوور ہی بتا دیا تھا کہ وہ پاور سرج اوور کی پہلی بال کھیلیں گے، اسٹیو اسمتھ نے اس اوور میں 32 رنز بنائے لیکن بابر اعظم نے خوشی کا اظہار نہیں کیا۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے بابراعظم کی جانب سے آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری کو بیٹ مارنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ بھی محسوس کر رہے ہوں اس کا اظہار نہ کریں، یہ ٹیم کے ماحول کے لیے اچھا نہیں ہوتا، مجھے نہیں پتہ وہ کہاں چلےگئے تھے لیکن میچ کے بعد گراؤنڈ میں نہ آنا اچھا نہیں لگا، بابر اعظم کو خوش ہونا چاہیے تھا کہ ٹیم کے لیے حکمت عملی اچھی رہی۔ مائیکل وان اور ایڈم گلکرسٹ نے بھی بابر اعظم کو غلط قرار دیا۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا تھا کہ ٹیم اسپورٹ میں بعض اوقات ایسے فیصلے ہوتے ہیں جو آپ کو اچھے نہیں لگتے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سب دیکھ کر مایوسی ہوئی وہ ایک کلاس پلئیر ہیں، وہ ٹورنامنٹ میں بہت اچھے رہے ہیں، جس طرح آؤٹ ہو کر باہرگئے، انہوں نےگراونڈ میں موجود بچوں کو ٹیم ورک اور اسپورٹس مین شپ سکھانے کے لیے کیا مظاہرہ کیا؟ دوسری جانب بگ بیش کے نئے میچ سے پری میچ گفتگو میں کمنٹیٹر ایشا گوہا نے اسٹیو اسمتھ سے بابر اعظم سےمتعلق سوال کیا کہ کیا آپ کے اور بابر اعظم کے معاملات ٹھیک ہوگئے؟ اس پر اسٹیو اسمتھ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ہم نے آپس میں بات کی، بابر نے اس رات اچھی بیٹنگ کی تھی، ہم نےگولف پر بات کی آپ نے اسکرین پر دیکھا ہوگا۔ اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ اچھی پچ دکھائی دے رہی ہے، اس میچ میں بھی اچھا کرنےکی امید ہے۔
ٹی20 ورلڈکپ، بنگلادیش کے بھارت
کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کی صورت میں آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر دوسری ٹیم کو ورلڈکپ میں شامل کرسکتا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 21 جنوری کو فائنل ہوگا، آئی سی سی نے بی سی بی کو ڈھاکا میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لائن کے حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔ بنگلا دیش بھارت نہ جانے کے مؤقف پر بدستور قائم ہےجب کہ کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کی گروپ تبدیل کرنے کی درخواست قبول نہیں کی۔ خیال رہےکہ بنگلا دیش نے گروپ بی میں شامل آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنےکی درخواست کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بنگلا دیش کو یہ یقین دہانی کرائی کہ انہیں کوئی سکیورٹی خدشات نہیں ہیں، 20 ٹیموں کو بھیجے گئے سکیورٹی مراسلے کے مطابق بھارت میں کسی بھی ٹیم کو براہ راست کوئی سکیورٹی خطرہ نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی بنگلہ دیش کے حتمی جواب کا انتظار کرےگا، انکار کی صورت میں آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر دوسری ٹیم کو ورلڈکپ میں شامل کرسکتا ہے، رینکنگ کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کی ٹیم موجود ہے۔ واضح رہےکہ بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کیا ہوا ہے۔ بنگلا دیش نے حکومتی مشاورت اور ہدایات کے بعد بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلا دیش کی ٹیم کو سکیورٹی خدشات آئی پی ایل سے بنگلا دیش کے کھلاڑی مستفیض الرحمان کو نکالے جانے کے بعد پیدا ہوئے۔ مستفیض الرحمان کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے نکالا گیا تھا۔ دوسری جانب بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان نے بنگلا دیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر بنگلا دیشی حکومت کا پاکستانی حکومت سے رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ اگر بنگلا دیش کا مسئلہ حل نہ کیاگیا توپاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلےکا جائزہ لےگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نےکہا ہےکہ بنگلادیش کی معقول اور درست وجوہات ہیں، ان پر عمل درآمد ہونا چاہیے، بھارت کوکسی ملک کوڈرانےدھمکانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو
مالی سال 25-2024 میں پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والے کیش انعامات کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی گئیں۔ حکومتی دستا ویز کے مطا بق حکومت کی جانب سے پا کستان کھلاڑیوں کو 20 کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے انعامات دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 15 کروڑ20 لاکھ روپے، کوچ سلمان اقبال بٹ کو ایک کروڑ 6 لاکھ روپے انعام ملا جب کہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف کو 25 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے احسن رمضان کو 5 لاکھ روپے کا انعام ملا، سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر محمد آصف کو 5 لاکھ، محمد نسیم اختر کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایک لاکھ روپے انعام ملا جب کہ ساؤتھ ایشین ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف کھلاڑیوں کو 14 لاکھ 50 ہزار مالیت کے انعامات دیے گئے۔ اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں مختلف میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 30 لاکھ 50 ہزار روپے کے انعامات سے نوازا گیا۔ ایشین جونئیر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف قومی کھلاڑیوں کو 17 لاکھ 50 ہزار روپے، ورلڈ انڈر 23 انفرادی سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مختلف کھلاڑیوں کو 75 لاکھ روپے کے انعامات دیے گئے۔ ایشین اوپن عالمی ٹائک وونڈو چیمپئن شپ میں مختلف میڈلز حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کو 1 کروڑ 15 لاکھ روپے انعامات ملے۔
پی ایس ایل 11 میں پلیئرز کی
پاکستان سپر لیگ کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن سے ہوگی، آکشن سسٹم سے ٹیمیں متوازن بنیں گی اور کھلاڑیوں کو زیادہ کمائی کا موقع ملے گا۔ نئے ایڈیشن میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین کو ختم کردیا گیا ہے، آکشن سے قبل ہر فرنچائز ٹوٹل 4 کھلاڑی ریٹین کرسکتی ہے مگر ہر کیٹیگری میں زیادہ سے زیادہ ایک کھلاڑی ہوگا۔ نئی آنے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملے گا جب کہ ہر فرنچائز کو ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ڈائریکٹ سائننگ کے لیے اہل بین الاقوامی کھلاڑی کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہوگا، اس سیزن کے کچھ میچز کا انعقاد پہلی بار اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کیا جائے گا۔
بابر اور رضوان کو ماڈرن کرکٹ
پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنے تجربات کی روشنی میں بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان پیش آنے والے واقعے پر کھل کر بات کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں رانا نوید الحسن نے کہا کہ بگ بیش لیگ نے مجھے سکھایا ہے کہ آسٹریلوی بڑے صاف گو کرکٹرزہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی بی ایل کا ایک لمبے عرصے تک حصہ رہنے پر میں نے دیکھا کہ بڑی لیگز کیسے کام کرتی ہیں، پاکستان میں ٹیم کلچر کی طرح وہاں کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔ رانا نوید کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی صرف صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ جب آپ کھیلتے ہیں تو آپ کو امپیکٹ کے لحاظ سے جانچا جاتا ہے، اسٹیو اسمتھ نے جو عمل کیا وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ آپ کو کہاں دیکھتے ہیں، بابراعظم اور محمد رضوان کو ماڈرن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت کے بارے میں دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سڈنی سکسرز کے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں اسٹیو اسمتھ نے بابر کی شاٹ پر رن لینے سے انکار کردیا تھا۔ بابر اعظم اسٹیو اسمتھ کے رن نہ لینے پر ناخوش تھے اور آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈر ی لائن کو بیٹ مار کر ناگواری کا اظہار بھی کیا۔
صرف 40 رنز کا ہدف
پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا جہاں ایس این جی پی ایل کی ٹیم انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔ پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی کی ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی۔ اس میچ میں ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا تاہم پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح پی ٹی وی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی۔ اس میچ کے ساتھ 231 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، اس سے قبل 1794 میں ایم سی سی کی ٹیم اولڈ فیلڈ کے خلاف 41 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
افغانستان ٹیم کو بڑا دھچکا
افغانستان کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر نوین الحق انجری کی وجہ سے اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق افغان فاسٹ بولر نوین الحق آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔ کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ نوین الحق رواں ماہ کے آخر میں سرجری کروائیں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے تاحال نوین الحق کے متبادل کا اعلان نہیں کیا، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں اسپنر اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور فاسٹ بولر ضیا الرحمان شریفی شامل ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نوین الحق کی انجری کی نوعیت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہوگا۔ا فغانستان ٹیم ایونٹ کے گروپ ڈی میں شامل ہے۔
انڈر 19 ورلڈکپ: انگلینڈ نے پاکستان کو
انڈر 19 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس 211رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 ویں اوور میں 173رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری انگلینڈ انڈر 19 ٹیم 47 ویں اوور میں 210 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے فیلکونر نے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلش ٹیم کے دیے گئے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کے اوپنرز سمیر منہاس اور محمد شایان صرف 23 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، عثمان خان 6 رنز بنانے کے بعد پویلین پہنچے، احمد حسین 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پاکستان انڈر 19 ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 ویں اوور میں 173رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اسے 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان فرحان یوسف 65 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے ایلکس گرین، البرٹ اور جیمز منٹو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نئی تاریخ رقم! پاکستان نے بھوٹان
تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بھوٹان کو شکست دے کر انٹرنیشنل فٹسال میں پہلی کامیابی رجسٹر کرلی۔ بنکاک انڈوور اسٹیڈیم میں پاکستان نے بھوٹان کے خلاف 0-2 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے 2-4 سے کامیابی اپنے نام کی ۔ بھوٹان کو داوا شیرنگ نے ابتدائی لمحات میں ایک کے بعد ایک 2 گول کرکے برتری دلادی تھی لیکن اس کے بعد پاکستان نے فائٹ بیک کیا۔ 28 ویں منٹ میں حسن ظفر نے گول کرکے خسارے کو کم اور پھر 32 ویں منٹ میں آصف احمد چوہدری نے مقابلہ برابر کردیا۔ 34 ویں اور 35 ویں منٹ میں عدنان اشفاق نے گول اسکور کرکے پاکستان کو 2-4 کی برتری دلادی ۔ یہ پاکستان کی فٹسال میں پہلی کامیابی ہے۔پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں مالدیپ نے 1-7 سے شکست دی تھی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی سری لنکا کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی ۔ میز ایونٹ میں پاکستان ٹیم اگلا میچ 18 حنوری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
شاہد آفریدی کراچی چھوڑ کر
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کراچی چھوڑ کر مستقل بنیادوں پر اسلام آباد منتقل ہوگئے۔ اسلام آباد میں اپنی نئی رہائش گاہ پر روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتا ہوں مگر اس کیلئے سب سے بنیادی عنصر تسلسل ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ چند ذاتی وجوہات کے سبب کراچی چھوڑ کر مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہوگئے ہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ نے دنیا بھر میں عزت، مقام اور شناخت دی، خواہش ہے کہ اب پاکستان کرکٹ اور ملک کو کچھ واپس لوٹا سکوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال سیاست میں نہیں آرہا، حکومت کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرنی چاہیے، چیف جسٹس اور آرمی چیف سمیت تمام اہم آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دی جانی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ ماضی میں اہم حکومتی عہدوں کی پیشکش کی گئی مگر ہمیشہ ایسی ذمہ داریوں سے گریز کیا، محض رسمی عہدے میرے لیے کوئی کشش نہیں رکھتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسیوں میں تسلسل، جمہوری عمل میں تسلسل اور ریاستی اداروں میں آئینی مدت کی تکمیل ہی ترقی کی مضبوط بنیاد بنتی ہے، ریاستی ادارے اپنی مدت مکمل کریں گے تو پالیسیاں برقرار رہیں گی اور ترقی کے ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان
لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق موسم کی شدت کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ آسٹریلیا سے مشاورت کے بعد میچز کے نئے اوقات مقرر کیے ہیں۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق میچ کا ٹاس اب سہ پہر ساڑھے تین بجے ہوگا جبکہ پہلی گیند چار بجے کرائی جائے گی۔ اس سے قبل ٹاس ساڑھے پانچ بجے اور میچ کا آغاز شام چھ بجے ہونا تھا۔ زمان خان کی طوفانی باؤلنگ، آسٹریلیا میں ہیرو بن گئے، ویڈیو وائرل واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی جبکہ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29 اور 31 جنوری کے علاوہ یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والی وائٹ بال سیریز کے اوقات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میچز کے اوقات تبدیلی کرنے کے فیصلے کا جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے، موسمی شدت کی وجہ سے اوقات تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچز سہہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے، میچز کا ٹاس سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ہو گا۔ پہلے شیڈول کے مطابق میچز کا آغاز چھ بجے ہونا تھا اور ٹاس ساڑھے پانچ بجے ہونا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔ یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے، ورلڈ کپ میں پاکستان گروپ اے جب کہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔
انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ
انڈر 19 ورلڈکپ میں اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس وقت انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور ٹیم نے 42 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کرلیے ہیں۔ زمبابوے میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ہم نے کنڈیشنز دیکھ کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ٹرائی سیریز کھیلنے سے کنڈیشنز کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دونوں وارم اپ میچز جیت کر آرہے ہیں جس سے ہم بہتر پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پر بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کو عہدے سے ہٹا دیا۔ بنگلادیشی کرکٹرز نے بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کے بیانات پرکرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کو عہدے سے ہٹا دیا۔ نظم السلام بورڈ کی فائنانس کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ حالیہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد کھیل کے بہترین مفاد میں بی سی بی کے صدر نے نظم السلام کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نظم السلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے، بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جزبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے، بی سی بی پُرامید ہے کہ کھلاڑی بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔ معاملہ کیا ہے؟ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے فنانس کمیٹی کے سربراہ نظم السلام نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ورلڈکپ میں بورڈ کو کچھ نہیں ملتا، اس لیے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ میں شرکت نہ کرنے میں ہمارا کوئی نقصان نہیں البتہ کھلاڑیوں کو نقصان ہوگا کہ انہیں میچ فیس کی مد میں رقم نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کھلاڑیوں کا مالی ازالہ نہیں کریں گے، خراب پرفارمنس کے باوجود کھلاڑیوں پر کروڑوں ٹکہ خرچ کرتے ہیں، ہم نے کبھی کھلاڑیوں کو نہیں کہا کہ پیسے واپس کر دو، جب بورڈ نہیں ہوگا توکھلاڑی کیسے رہیں گے؟ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان کے بعد کرکٹرز نے پہلے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔ اس کے بعد بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کردیا۔
فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے
فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی نیا ریکارڈ بن گیا۔ رپورٹس کے مطابق رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے فیفا کو مختلف میچوں کے ٹکٹس کی ریکارڈ 50 کروڑ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ ڈیمانڈ 17 جون کو میامی میں ہونے والے کولمبیا اور پرتگال کے میچ کی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں فیفا ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک کھیلا جائے گا ۔ایونٹ میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5کروڑ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، پچھلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی تھی۔ فیفا ورلڈ کپ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔
انڈین اوپن بیڈمنٹن: مینز سنگل
اولمپکس 2036 کی میزبانی کے خواہشمند بھارت کی میزبانی کا پول انڈین اوپن بیڈمنٹن میں کھل گیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں جاری انڈین اوپن بیڈمنٹن میں مینز سنگل کا میچ کورٹ پر پرندے کی بیٹ گرنے کے سبب رک گیا۔ اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں جاری بین الاقوامی ٹورنامنٹ کو 2 مرتبہ پرندے کی بیٹ گرنے کے سبب روکا گیا۔ 2 روز قبل ڈنمارک کی خاتون کھلاڑی نے بھی ایونٹ کے دوران غیر صحتمند ماحول کی نشاندہی کی تھی۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز ایونٹ کے اسٹیڈیم میں بندر کی موجودگی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں تھی۔ واضح رہے کہ ڈنمارک کے کھلاڑی آندریس اینٹونسن نے بھی فضائی آلودگی کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستانی پس منظر
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک بار پھر بھارت کے ویزوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عادل رشید اور ریحان احمد بھارتی ویزوں کے منتظر ہیں ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے عادل رشید اور ریحان احمد کو بھارتی آفیشلز کی جانب سے ویزے کے لیے اجازت نامہ نہیں ملا۔دونوں کرکٹرز رواں ہفتے کے آخر میں اسکواڈ کے دیگر اراکین کے ہمراہ سری لنکا روانہ نہیں ہوں گے۔ انگلینڈ نے پہلے مرحلے میں سری لنکا میں وائٹ بال سیریز کھیلنی ہے۔ وائٹ بال سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا جس کے بعد انگلینڈ نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز کھیلنا ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کا پہلا میچ 8 فروری کو نیپال کے خلاف ممبئی میں شیڈولڈ ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ویزوں کے لیے تمام کارروائی آئی سی سی کی جانب سے آنے والے باضابطہ دعوت نامے کے فوری بعد مکمل کی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق عادل رشید اور ریحان احمد نے فرنچائز کرکٹ میں مصروفیت کے باعث بیرون ملک رہتے ہو ئے ویزوں کے لیے درخواستیں دیں۔ ای سی بی حکام آئی سی سی، بھارتی بورڈ سمیت برطانوی اور بھارتی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی بیک گراونڈ کی وجہ سے برطانوی کرکٹرز کو بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات رہی ہے۔ شعیب بشیر کو 2024 میں ویزا تاخیر سے جاری ہوا جبکہ ثاقب محمود کو بھی ماضی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بی بی ایل: سست بیٹنگ پر رضوان
بگ بیش لیگ میں محمد رضوان کو بیٹنگ کے دوران ریٹائرڈ کرا کر واپس بلانے پر میلبرن رینیگیڈز کی انتظامیہ نےمعافی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اورکوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سے معذرت کی۔ کپتان وِل سدرلینڈ کا کہنا تھا کہ رضوان اچھے کھلاڑی ہیں، میچ دل چسپ مرحلے میں تھا تاہم میں اپنے رویے پر شرمندہ ہوں۔ ادھر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کوئی صداقت نہیں کہ میں بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس آرہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بات ماننا میرا فرض ہے، ہمارا مذہب بھی امیر کی اطاعت کی تلقین کرتا ہے، میچ میں کپتان امیر ہوتا ہے۔ دوسری جانب مداحوں نے محمد رضوان کو زبردستی ریٹائر آؤٹ کیے جانے کو شرمناک قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ محمد رضوان جاری بی بی ایل سیزن میں بیٹنگ کے اعتبار سے مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ رضوان اب تک 8 میچوں میں 167 رنز بنا سکے ہیں، ان کی اوسط 20.88 رہی جب کہ وہ ایک بھی نصف سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان کے بعد کرکٹرز نے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔ بنگلادیشی کھلاڑیوں نے تمام فارمیٹ کے کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے نظم السلام کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب نظم السلام کے بیان پر صدر بنگلادیش کرکٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن محمد متھون نے کہا کہ نظم السلام کوبی پی ایل کے میچز سے قبل مستعفی ہو جانا چاہیے، بصورت دیگرکرکٹرز نہیں کھیلیں گے، نظم السلام کے ریمارکس کھلاڑیوں کے وقار، پروفیشنل ازم اور عزت کے خلاف ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھی نظم السلام کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق بورڈ توہین آمیز یا دل آزاری کا باعث سمجھے جانے والے بیان پر دکھ کا اظہارکرتا ہے، بورڈ کے ترجمان کے علاوہ کسی ڈائریکٹر کے اس طرح کے بیان کی ذمے داری نہیں لیتے، کرکٹرز کی توہین کرنے والے افراد کے خلاف بورڈ ڈسپلنری ایکشن لےگا۔ واضح رہے کہ نظم السلام نے بنگلادیش کے ورلڈکپ سے بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ کرنے سمیت سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کے متنازع
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈائریکٹر نظم السلام کے قابل اعتراض بیانات پر ڈسپلنری کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ بی سی بی کے مطابق بورڈ ممبر کے حالیہ قابل اعتراض بیانات کی مذمت کو دہراتے ہیں، اس حوالے سے شوکاز نوٹس جاری کرکے 48 گھنٹوں کے اندر جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ بی سی بی کا کہنا ہے کہ معاملےکی تہہ تک پہنچنے کے لیے کارروائی کا تمام عمل مکمل کیا جائے گا، معاملے کو ضابطے کے مطابق نمٹایا جائے گا اور کارروائی کے نتائج کی بنیاد پر مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔ بی سی بی نے کہا بورڈ کو امید ہے کہ کرکٹرز پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کریں گے اور بی پی ایل کی کامیاب تکمیل کے لیے کھلاڑی تعاون کریں گے۔ بی سی بی کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ فائنل مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور یہ لیگ بنگلا دیش کرکٹ اور ملکی اور غیرملکی فینز کے لیے ایک خاص حصہ رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش کے کرکٹرز نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
بی پی ایل: کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ
بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آج کھیلے جانے والے میچ میں کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کردیا۔ میرپور ڈھاکا میں بائیکاٹ کی وجہ سے چٹوگرام رائیلز اور ناؤخلی ایکسپریس کا میچ شروع نہیں ہوسکا، دونوں ٹیمیں ٹاس کے لیے میچ کے وینیو پر نہیں پہنچیں۔ خیال رہے کہ بنگلادیش بورڈ ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان پر کرکٹرز نے کرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان کے بعد کرکٹرز نے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔ بنگلادیشی کھلاڑیوں نے تمام فارمیٹ کے کرکٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دیتے ہوئے نظم السلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔
ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت
لاہور، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے بعد سابق مالک علی ترین کا ردِعمل سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ علی ترین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے جمنگ کرتے ہوئے اپنی تصویر کے ساتھ مختصر مگر گہرا پیغام دیا۔ اپنی پوسٹ میں علی ترین نے لکھا کہ ’’جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے‘‘ ان کے اس جملے کو صارفین نے ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت سے جوڑتے ہوئے مزاحیہ اورعلامتی قرار دیا۔ پوسٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پرتبصروں اور ری ایکشنز کا سلسلہ شروع ہو گیا، جہاں مداحوں اور صارفین نے مختلف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علی ترین نے بغیر کسی براہ راست تنقید کے نہایت سادہ مگر بامعنی انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں ردوبدل کئی صارفین نے اس پوسٹ کو تخلیقی اوردلچسپ قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے فرنچائز سے علی ترین کے جذباتی تعلق کی عکاسی بھی بتایا۔ واضح رہے کہ علی ترین اس سے قبل ملتان سلطانز کے مالک رہ چکے ہیں اوران کے دور میں ٹیم نے پی ایس ایل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ فرنچائز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے بعد علی ترین کا یہ ردِعمل سامنے آیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور کرکٹ شائقین کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی۔ بھارت کے ویرات کوہلی 4 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں بیٹرز میں نمبر ون پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن بر قرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے اور روہت شرما دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری اور اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں۔ ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت، علی ترین کا طنزیہ ردِعمل سوشل میڈیا پروائرل ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ،انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
انڈین اوپن 2026، ناقص سہولیات
نئی دہلی: بھارت میں جاری انڈین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2026 کے دوران سہولیات کی ناقص صورتحال پر ڈنمارک کی معروف بیڈمنٹن کھلاڑی میا بلیخفلڈٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انڈین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میا بلیخفلڈٹ نے بھارتی انتظامات اور کھیل کے حالات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بھی صورتحال میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔ جو کھلاڑیوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ کھیل کے لیے فراہم کی گئی سہولیات انتہائی ناقص ہیں۔ جبکہ کورٹ اور مجموعی ماحول بھی صاف ستھرا نہیں۔ ڈینش کھلاڑی نے کہا کہ حالات بالکل ویسے ہی ہیں جیسے پچھلے سال تھے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں بھی بڑے بین الاقوامی ایونٹس کے دوران ایسی ہی صورتحال برقرار رہی تو یہ کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہو گا۔ میا بلیخفلڈٹ نے عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) سے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کا فوری اور سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اور یہ صورتحال کسی بھی بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے معیار کے مطابق نہیں۔ میا بلیخفلڈٹ کے بیان کے بعد انڈین اوپن کے انتظامی معاملات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ جبکہ شائقین اور دیگر کھلاڑی بھی بی ڈبلیو ایف سے ٹورنامنٹ کے معیار میں بہتری کی توقع کر رہے ہیں۔
ٹی20 ورلڈکپ، آئی سی سی کے اضافی
کراچی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ کے لیے اضافی ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، تاہم ٹکٹ پوسٹر میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی گئی۔ پوسٹر میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے کپتان شامل ہیں، لیکن پاکستانی کپتان شامل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پہلے بھی جاری کیے گئے ٹکٹ پوسٹرمیں پاکستان کا ذکرنہیں تھا، جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ میں حیرت اورمایوسی پائی جا رہی ہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، ویرات کوہلی 4 سال بعد پہلی پوزیشن پر آ گئے یہ اقدام ایک بار پھر آئی سی سی کی متنازع پالیسی کے طور پرسامنے آیا ہے اورسوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا۔ پاکستانی شائقین نے اس اقدام کو غیرمنصفانہ قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ آئی سی سی آئندہ ٹکٹ پوسٹر میں پاکستانی ٹیم کی شمولیت یقینی بنائے گی۔
زمان خان کی طوفانی باؤلنگ
ہگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑی زمان خان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کر کے اپنی ٹیم برسبین ہیٹ کو سنسنی خیز فتح دلا دی۔ ہگ بیش لیگ میں بدھ کو برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 3 رنز سے شکست دی۔ میچ کے آخری اوور میں ہوبارٹ ہریکینز کو جیت کے لیے صرف 6 رنز درکار تھے۔ تاہم زمان خان نے اعصاب شکن لمحات میں بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 2 رنز دیئے۔ اور ٹیم کو فتح دلا دی۔ آخری اوور کی پہلی گیند پر زمان خان نے ڈاٹ بال کرائی۔ دوسری گیند پر صرف ایک رن بنا۔ جبکہ تیسری اور چوتھی گیند پر بھی بیٹر کوئی رن نہ بنا سکے۔ پانچویں گیند پر زمان خان نے اہم وکٹ حاصل کی۔ جبکہ آخری گیند پر صرف ایک رن دیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین اوپن 2026، ناقص سہولیات پر غیر ملکی کھلاڑی کی بھارت پر سخت تنقید زمان خان نے شاندار باؤلنگ کے ذریعے بظاہر ہارا ہوا میچ اپنی ٹیم کے حق میں پلٹ دیا۔ جس پر شائقین کرکٹ اور ماہرین نے ان کی کارکردگی کو بھرپور سراہا۔
محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر
محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر واپس بلانے پر میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی۔ محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر ٹیم مینجمنٹ نے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اورکوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سے معذرت کر لی ہے۔ میلبرن رینیگیڈز کے کپتان وِل سدرلینڈ کا کہنا تھا میچ سنسنی خیز مراحل میں تھا، اپنے رویے پر شرمندہ ہوں، آپ اچھے کھلاڑی ہیں اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔ سست رفتار سے بیٹنگ، رضوان کو میچ کے دوران باہر بلا لیا گیا محمد رضوان نے مینجمنٹ کے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہارکیا تھا، اسٹرائیک ریٹ کم ہونے پر میلبرن رینیگیڈز نے انہیں ریٹائرڈ آؤٹ کرکے میدان سے واپس بلا لیا تھا۔
کپتان کے فیصلے پر عمل کرنا میری
بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں بیٹنگ کے دوران واپس بلائے جانے کے معاملے پر قومی کرکٹر محمد رضوان کا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ محمد رضوان نے واضح کیا ہے کہ بگ بیش لیگ چھوڑ کر وطن واپسی سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ مکمل نہ کرنے کی باتیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ محمد رضوان کے مطابق کپتان کے فیصلے پر عمل کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب بھی اپنے امیر کی اطاعت کا درس دیتا ہے اور کرکٹ میں میچ کے دوران کپتان ہی امیر ہوتا ہے، اس لیے اس کے فیصلے کو تسلیم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچ کی صورتحال کے مطابق کپتان نے جو فیصلہ کیا، اس پر عمل کیا گیا۔ واپس بلائے جانے پر انہیں کوئی گلہ نہیں۔ رضوان کے مطابق میچ کے بعد کوچ اور کپتان نے ان سے بات کی، شکریہ ادا کیا اور معذرت بھی کی۔ محمد رضوان کو سست بیٹنگ پر واپس بلانے پر کپتان اور کوچ نے معافی مانگ لی محمد رضوان نے مزید کہا کہ بگ بیش لیگ کے معاہدے کے تحت وہ میچز کے لیے اپنی ٹیم ملبورن رینی گیڈز کو دستیاب ہیں اور لیگ چھوڑنے سے متعلق خبریں غلط ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں کپتان نے محمد رضوان کو 23 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد واپس بلا لیا تھا۔ ان کی جگہ سدرلینڈ بیٹنگ کے لیے آئے تاہم وہ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے
آئی سی سی رینکنگ:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی۔ آئی سی سی پلیئرز کی رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 4 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں بیٹرز میں نمبر وَن پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی چھٹی پوزیشن بر قرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرےنمبر اور روہت شرما دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر جب کہ پاکستان کے سعود شکیل 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول ایک درجہ بہتری کے بعد 11 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اورانگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے جب کہ بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے محمد سراج 5 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر اور رویندرا جڈیجہ 5 درجہ تنز لی کے بعد 21 ویں نمبرپر چلے گئے ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، ہیری بروک دوسرے اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلی پوزیشن اور پاکستان کے نعمان علی کی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر
پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہ کھیلنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ شاداب خان نے یہ تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی، جس کے بعد ان کی بگ بیش لیگ میں شرکت سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ شاداب خان سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے بگ بیش لیگ کا حصہ تھے، تاہم وہ پاکستان ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے باعث لیگ چھوڑ کر قومی اسکواڈ کے ساتھ سری لنکا روانہ ہو گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شاداب خان نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ بگ بیش لیگ میں دوبارہ واپس نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ذمہ داریاں ان کے لیے اولین ترجیح ہیں اور وہ مکمل توجہ کے ساتھ پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔
پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز
پاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا۔ پی سی بی نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہ کھیل سکوں گا، شاداب خان تینوں میچ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 29 جنوری کو ہوگا، دوسرا میچ 31 جنوری جبکہ تیسرا میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ میچوں کا ٹاس ساڑھے پانچ بجے جبکہ آغاز شام چھ بجے ہوگا۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔ یہ سیریز آئندہ ماہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے، پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔ یہ آسٹریلیا کا مارچ 2022 سے اب تک پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا، 2022 میں آسٹریلیا نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ سیریز، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔ آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تین میچز بھی پاکستان میں کھیلے، چیف آپریٹنگ آفیسر پی بی بی سید سمیر احمد نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کی تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے میزبانی پر پُرجوش ہیں۔ ملتان سلطانز کے بارے میں پی سی بی نے حتمی قدم اٹھا لیا انہوں نے کہا کہ یہ سیریز پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی، مارچ 2022 کے بعد سے آسٹریلوی ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں ایک ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکی ہے اس لیے یہ میدان ان کے لیے مانوس ہو چکا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا فیشن چل پڑا
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2026 کے دوران ایک نیا اور متنازع رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے، جسے ’ریٹائرڈ آؤٹ‘ کہا جا رہا ہے۔ اس فیصلے نے جہاں ٹیم مینجمنٹ کو اسٹریٹجک فائدہ دیا، وہیں شائقین اور سابق کھلاڑیوں کے درمیان شدید بحث بھی چھیڑ دی ہے۔ حالیہ دنوں اس رجحان کا سب سے نمایاں واقعہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ پیش آیا، جنہیں بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں کپتان وِل سدرلینڈ نے بیٹنگ کے دوران واپس بلا لیا۔ محمد رضوان اس وقت 23 گیندوں پر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے، تاہم ٹیم کی حکمتِ عملی کے تحت انہیں ریٹائرڈ آؤٹ کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، جہاں شائقین نے اسے کھیل کی توہین اور کھلاڑی کی تضحیک قرار دیا۔ کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ رضوان جیسے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک ناقابلِ قبول ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق محمد رضوان جاری بگ بیش لیگ میں بیٹنگ کے اعتبار سے مسائل کا شکار رہے ہیں اور آٹھ میچوں میں صرف 167 رنز ہی بنا سکے۔ اس کے باوجود انہیں ریٹائرڈ آؤٹ کیے جانے کا فیصلہ حیران کن سمجھا جا رہا ہے۔ رضوان 2026 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ریٹائرڈ آؤٹ ہونے والے چھٹے بیٹر بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے رووسٹن چیز، نیدرلینڈز کے ٹِم پرنگل، ناردرن ڈسٹرکٹس کے جیٹ روال اور زیویئر بیل، اور سڈنی تھنڈر کے نک میڈنسن بھی شامل ہیں۔ رووسٹن چیز ایس اے 20 لیگ میں پریٹوریا کیپیٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے، جبکہ ٹِم پرنگل کو سپر اسمیش میں کمزور کارکردگی پر واپس بلایا گیا۔ دیگر کھلاڑیوں کو بھی مختلف ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں اسی طرح کے فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ ایسے فیصلوں سے ٹیم کو وقتی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے، تاہم اس رجحان نے کھیل کی روح، اسپورٹس مین اسپرٹ اور کھلاڑیوں کے اعتماد پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شائقین کرکٹ اب اس بات پر منقسم دکھائی دیتے ہیں کہ آیا ریٹائرڈ آؤٹ جدید کرکٹ کی ضرورت ہے یا محض ایک متنازع حکمتِ عملی۔
ملتان سلطانز کے بارے میں پی سی بی
ملتان سلطانز کی ملکیت کے حوالے سے پی سی بی نے حتمی قدم اٹھاتے ہوئے فرنچائز نے فروخت کیلئے اشتہار جاری کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کی بڈز کیلئے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کیا ہے جو ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کر سکتی ہیں۔ اشتہار کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے، پی سی بی کے مطابق تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ پاکستان انڈر-19 نے امریکہ کو 69 رنز سے شاندار شکست دے دی یاد رہے کہ حال ہی میں آکشن کے ذریعے حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیموں کا پاکستان سپر لیگ میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستانی پس
بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لے آیا، پاکستانی پس منظر کی وجہ سے امریکا کی نمائندگی کرنے والے 4کرکٹرز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ویزا مسترد کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے امریکا کی نمائندگی کرنےوالے 4کرکٹرز کا ویز ا مسترد کیا ہے، چاروں کرکٹرز کا ویزا اُن کے پاکستانی پس منظر رکھنے کی وجہ سے مستردہوا ہے۔ امریکا کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ بولر علی خان نے ویزا مسترد ہونے کا اعلان سوشل میڈیاپر کیا، علی خان کی سوشل میڈیا پوسٹ میں شایان جہانگیر بھی شامل ہیں۔ ان دونوں کرکٹرز کے علاوہ احسان عادل اور محمد محسن کا بھی ویزا مسترد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم پاکستان، بھارت، نمیبیا اور نیدرلینڈزکے ساتھ گروپ میں شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے میگا ایونٹ میں امریکی ٹیم اپنا پہلا میچ 7 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔
پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت کے معاملے پر بورڈ نے فرنچائز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کردیا۔ پی سی بی نے ملتان کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کرلیا جو ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کرسکتی ہیں۔ ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔ پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کردیا پی سی بی کے مطابق تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اس بار پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی جس میں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔
بھارت نہ جانے کا معاملہ
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانےکے معاملے پر بنگلادیش کی میگا ایونٹ میں شرکت پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ وینیو کے حوالے سے آئی سی سی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ویڈیو کانفرنس بے نتیجہ رہی اور بنگلا دیش ایک بار پھر اپنے میچز بھارت سےمنتقل کرنےکے مؤقف پر ڈٹا رہا۔ آئی سی سی کاکہنا ہےکہ ٹورنامنٹ کا شیڈول پہلے ہی طے ہو چکا ہے جس پر بی سی بی کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے ممکنہ حل کی تلاش کےلیے بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا بی سی بی کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کےمؤقف اور فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں، آئی سی سی نے بی سی بی سےاپنےمؤقف پرنظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ بی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں،آفیشلز ،اسٹاف کی حفاظت کےلیےآئی سی سی سےتعمیری رابطےکی کمٹمنٹ پرقائم ہیں۔ واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ کے بعد بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کا حکم دیا تھا اور اسی تناظر میں دھمکیوں کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کر رکھا ہے اور بی سی بی کو تاحال آئی سی سی کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل
آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان اور نامور وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل فروری تا مارچ بھارت کے خلاف ہونے والی سیریز ان کے کیریئر کی آخری بین الاقوامی سیریز ہوگی۔ 35 سالہ ایلیسا ہیلی نے معروف پوڈ کاسٹ “والو کاٹ” پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز کے اختتام پر کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے اس فیصلے پر غور کر رہی تھیں، جو آسان نہ تھا، مگر ذہنی تھکن اور مسلسل انجریز کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ایلیسا ہیلی بھارت کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ نہیں لیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے کم وقت مل رہا ہے، اس لیے انہوں نے اس فارمیٹ سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، وہ ون ڈے سیریز اور پرتھ میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی قیادت جاری رکھیں گی۔
سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دمبولا میں کھیلا گیا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اگرچہ قومی ٹیم کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، تاہم کپتان سلمان علی آغا کی شاندار اور جارحانہ بیٹنگ نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے۔ سلمان علی آغا نے محض 12 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 375.0 رہا، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی جانب سے (کم از کم 10 گیندیں کھیلنے کی شرط کے ساتھ، فل ممبر ٹیموں کے خلاف) سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ ہے۔ اس کارنامے کے ساتھ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل یہ اعزاز کیرون پولارڈ کے پاس تھا جنہوں نے 2021 میں سری لنکا کے خلاف 11 گیندوں پر 38 رنز بنا کر 345.5 کا اسٹرائیک ریٹ حاصل کیا تھا۔ اس فہرست میں کوئنٹن ڈی کوک، روہت شرما اور ڈیرن سیمی جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں، مگر سلمان علی آغا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عام طور پر ایک آف اسپن آل راؤنڈر کے طور پر جانے جانے والے سلمان علی آغا نے اس اننگز کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ وہ صرف بولنگ ہی نہیں بلکہ مشکل وقت میں میچ کا رخ موڑنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اننگز 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے تناظر میں پاکستان کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا اگرچہ پاکستان میچ نہ جیت سکا، لیکن سلمان علی آغا کی یہ جارحانہ قیادت اور بیٹنگ آنے والے وقت میں قومی ٹیم کے لیے ایک نیا حوصلہ اور اعتماد بن سکتی ہے۔
افغان کرکٹر محمد نبی اور بیٹے نے ایک ہی
کابل: افغان کرکٹر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایک ہی ٹیم میں کھیل کر نئی تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل میں نوکھالی ایکسپریس کی طرف سے کھیلتے ہوئے حسن عیسیٰ خیل نے والد کے ساتھ چوتھی وکٹ کےلیے53 رنزکی پارٹنرشپ قائم کی اور اس دوران 19 سالہ حسن عیسیٰ خیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز بنائے۔ محمد نبی اور ان کے بیٹے کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ٹیم سےکھیلنے والےباپ بیٹےکی پہلی جوڑی بن گئی۔ اس موقع پر محمد نبی نے کہا کہ اپنے بیٹے کےساتھ کھیلنے پر کافی خوش ہوں، بیٹے کے ساتھ کھیلنے کےلیےکافی عرصےسے انتظار کررہا تھا، بیٹے کو پروفیشنل کرکٹر بنایا اور اس نے ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دکھائی، میچ سے ایک دن قبل90 منٹ تیاری کی، بیٹےکوبتاتا رہا کس طرح کی بولزکا سامنا کرناپڑےگا۔ اس موقع پر حسن عیسیٰ خیل نے کہا کہ ہم اچھے دوست ہیں، والد سخت مزاج نہیں لیکن ٹریننگ میں سختی کرتے ہیں، افغانستان نیشنل ٹیم کی جانب سےکھیلنا میرا خواب ہے۔ اس میچ میں نوکھالی ایکسپریس نے ڈھاکا کیپیٹلزکو 41 رنز سے شکست دی تھی۔
کرکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا تھے، چند روز قبل سرجری کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی، وہ آج لاہور میں خالق حقیقی سے جاملے۔ محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کی عمر79 سال تھی جنہوں نے 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔ محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ محمد الیاس قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہے۔
محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا
سڈنی: بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبورن رینیگیڈز کے کپتان نے بظاہر سست بیٹنگ کرنے پر محمد رضوان کو دوران بیٹنگ میدان سے باہر بلا لیا۔ پیر کو بی بی ایل کے 15ویں ایڈیشن کے 33ویں میچ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب میلبورن رینیگیڈز نے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ریٹائر آؤٹ کر دیا۔ محمد رضوان 23 گیندوں پر 26 رنز بناکر کریز پر موجود تھے جب انہیں کپتان نے میدان سے باہر بلا لیا۔ بگ بیش لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلبورن رینیگیڈز کے کپتان ول سدرلینڈ محمد رضوان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ کرتے ہیں تاکہ وہ خود بیٹنگ کے لیے آ سکیں۔
افغان کرکٹر محمد نبی بنگلادیشی بولر
ڈھاکا: افغانستان کے آل راؤنڈ محمد نبی کو بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سے متعلق پوچھا گیا سیدھا سوال بھی ٹیڑھا لگ گیا۔ بنگلادیش پریمیئر لیگ میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں محمد نبی مستفیض کو بھارت کی جانب سے آئی پی ایل سے نکالنے سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے۔ جواب دینے کے بجائے محمد نبی نے کہا کہ میرا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟ سیاست میں میرا کیا کام ؟ تاہم محمد نبی نے بس اتنا کہہ کہ جان چھڑائی کہ مستفیض ایک اچھا بولر ہے۔ واضح رہے کہ چند روز پہلے بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ میں آکر بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے نکال دیا تھا۔
ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر بھارت کے خلاف آنے والی سیریز کے بعد تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوں گی۔ 35 سالہ ایلیسا ہیلی نے 2010 میں کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 295 انٹرنیشنل میچز میں 7 ہزار سے زائد رنزبنائے اور وکٹوں کے پیچھے 275 آؤٹ کیے۔ خاتون کرکٹر نے 2023 میں فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، وہ 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔ خیال رہے کہ ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک کی اہلیہ ہیں۔ ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ میں ملے جلے احساسات کے ساتھ بھارت کے ساتھ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں، میں ابھی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہوں لیکن مقابلے کا پہلو شاید کھو دیا ہے اس لیے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا وقت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا تو حصہ نہیں ہوں گی لیکن ہوم گراؤنڈز پر بھارت کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلوں گی۔
دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی
تین مچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اتوار کو دمبولا میں 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان مقررہ 12 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکا۔ پاکستان کے بولنگ آرڈر کے بعد بیٹنگ لائن بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ محمد نواز 28، خواجہ نافع 26، فہیم اشرف نو، صاحبزادہ فرحان نو، صائم ایوب چھ، شاداب خان چھ، عثمان خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد وسیم اور نسیم شاہ ایک ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے چار جبکہ متھیشا پتھیرانا نے دو اور عیشان ملینگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر سری لنکا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 12 اوورز میں 160 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کے بیٹرز کے سامنے پاکستانی بولنگ ناکام رہی۔ سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کشال مینڈس 30، جینیتھ لیاناجے 22، دھننجایا ڈی سلوا 22، چرتھ اسالنکا 21، کامل مشارا 20، ونندو ہسارنگا ایک نے ایک رن بنایا۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے تین جبکہ نسیم شاہ، محمد نواز اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پی سی بی کا ملتان سلطانز کو پی ایس ایل 11 سے پہلے فروخت
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ملتان سلطانز کو جلد از جلد فروخت کرنے پر غور کر رہا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پی سی بی اپنی سابقہ پالیسی پر نظرثانی کر رہا ہے جس کے تحت ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کے بعد فروخت کیا جانا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اب اس بات پر مشاورت ہو رہی ہے کہ فرنچائز کو ٹورنامنٹ سے قبل ہی فروخت کر دیا جائے۔ اس تجویز کو پی سی بی اور پی ایس ایل کے سینئر حکام کی حمایت حاصل ہے تاہم حتمی منظوری چیئرمین محسن نقوی کو دینا ہوگی۔ حال ہی میں پی سی بی کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم کی اچھی قیمت پر فروخت ہونے کے بعد پی سی بی اور پی ایس ایل حکام ملتان سلطانز کو بیچنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ آٹھ جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے نیلامی میں حیدر آباد کی ٹیم 1.75 ارب روپے جبکہ سیالکوٹ کی ٹیم 1.85 ارب روپے میں فروخت ہوئی جو پی سی بی کی توقعات سے بہت زیادہ تھی۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ ماحول ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے نہایت موزوں ہے کیونکہ یہ ایک قائم شدہ فرنچائز ہے جو آٹھ سیزنز کھیل چکی ہے اور 2021 میں پی ایس ایل کا ٹائٹل بھی جیت چکی ہے۔ اسی وجہ سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ملتان سلطانز کی فروخت سب سے زیادہ قیمت پر ہو سکتی ہے۔ حالیہ نیلامی کے بعد پریس کانفرنس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین سے کہا تھا کہ ’سٹیج سج چکا ہے، ملتان کو بھی نیلام کر دیتے ہیں،‘ تاہم محسن نقوی نے جواب دیا کہ وہ خود ملتان سلطانز کو چلا کر منافع بخش ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
نئی ٹیمیں مہنگی اور پرانی سستی کیوں؟ پی ایس یل کا پورا مالی ڈھانچہ سمجھیے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں سیالکوٹ اور حیدرآباد کی ٹیمیں سب سے مہنگی فروخت ہوئی ہیں۔ جمعرات کو پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم یعنی حیدر آباد ایف کے ایس گروپ نے ایک ارب 75 کروڑ(6.2 ملین ڈالرز) جبکہ سیالکوٹ کی ٹیم او زی گروپ نے ایک ارب 85 کروڑ روپے (6.5 ملین ڈالرز) میں خریدی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے سوالات اٹھائے جار رہے ہیں۔ کچھ کرکٹ فینز کا سوال ہے کہ پی ایس ایل کی پرانی ٹیموں کے مقابلے میں نئی ٹیمیں اتنی زیادہ مہنگی کیوں ہیں یعنی پرانی ٹیمیں اتنے سستے داموں کیوں بیچی گئی تھیں۔ ان سوالات کے جوابات سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ پی ایس ایل کی پرانی ٹیمیں کتنے میں بیچی گئی تھیں اور پوری پی ایس ایل لیگ کام کیسے کرتی ہے۔
پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کیلئے مزید دو ٹیمیں تو سامنے آگئی تاہم اب ڈرافٹ کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ 11 کے ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان ہے اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے ڈرافٹ کے حوالے پلاننگ شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مینجمنٹ نے ڈرافٹ سے قبل تمام معاملات جلد ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، اب ڈرافٹ کا وینیو اور تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 11 ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک روز کے وقفے میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس ڈرافٹ میں تمام 8 فرنچائزز مالکان کوچز اور دیگر نمائندے شریک ہوں گے۔ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے علاوہ اب 11 ویں ایڈیشن سے سیالکوٹ اور حیدرآباد کی ٹیموں کی بھی شمولیت ہوگئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ 11 کی ڈرافٹنگ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن کا ڈرافٹ ممکنہ طور پر 30 جنوری کو منعقد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل مینجمنٹ ڈرافٹ سے قبل تمام امور جلد مکمل کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ نے ڈرافٹ کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور جلد ہی ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ ڈرافٹ میں تمام 8 فرنچائزز کے مالکان، کوچز اور دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔ پی ایس ایل تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے والے مجید چوہدری کون ہیں؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کا ڈرافٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک روز کے وقفے میں منعقد کیا جائے گا۔
ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں انہوں نے ملتان سلطانز کے مستقبل پر کھل کر بات کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مسلسل یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملتان سلطانز خسارے میں چل رہی ہے، جس پر پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سب کو یہ دکھایا جائے گا کہ ٹیم حقیقت میں کتنا منافع کما رہی ہے اور اس کے بعد ہی ٹیم کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر
بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دوران میچ انتقال کر گئے۔ بھارتی ریاست میزورم سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سابق رنجی ٹرافی کرکٹر Khawlhring Lalremruata میچ کے دوران اچانک گرنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ خالد میموریل سیکنڈ ڈویژن اسکریننگ ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹر7 جنوری کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران اچانک زمین پر گر گئے تھے ۔ بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ زمین پر گرنے کے بعد کرکٹر کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے احتراماً تمام طے شدہ میچز منسوخ کر دیے واضح رہے کہ Khawlhring ایک سابق رنجی ٹرافی کرکٹر تھے، جنہوں نے میزورم کی جانب سے 2 فرسٹ کلاس میچز اور 7 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں حصہ لیا۔ پروفیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد بھی وہ مقامی کرکٹ میں سرگرم رہے۔
پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میزبان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج دمبولا میں کھیلا جاناتھا۔ تاہم دمبولا میں بارش کے باعث پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور پھر بعد ازاں میچ منسوخ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1کی برتری حاصل ہے۔ سیریزکا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی11جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائےگا۔
17 سالہ نیشنل شوٹر سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
بھارت میں شوٹنگ کے قومی کوچ کو ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کوچ انکوش بھردواج پر 17 سالہ نیشنل شوٹر نے ریپ کا الزام لگایا ہے۔ نوجوان شوٹر نے دہلی میں ہونے والے شوٹنگ ایونٹ کے لیے پرفارمنس کے جائزے کے دوران کوچ پر ہوٹل میں مبینہ ریپ کا الزام لگایا۔ ہریانہ پولیس نے شوٹر کے ریپ کے الزام کے بعد کوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ شوٹر کی فیملی کی تفصیلی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ضروری کارروائی بھی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ فرید آباد پولیس نے ہوٹل سے سی سی ٹی وی بھی طلب کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انکوش بھردواج کو معطل کر کے ایسوسی ایشن نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
سب ملکر کرکٹ اور ملک کو بلندیوں تک لے کرجائیں گے،چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی دونوں نئی ٹیموں کےمالکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں 2نئی ٹیموں کی شمولیت ایک تاریخی لمحہ ہے۔ نیلامی کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدر آباد اور سیالکوٹ کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہم چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل اور قومی کرکٹ کو مزید بہتر کریں۔
بنگلادیش کا آئی سی سی کو جوابی خط، ایک مرتبہ پھر ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کردیا
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تفصیلی خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق بی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے اٹھائے گئے تمام سوالات کا شواہد کے ساتھ جواب دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے کرکٹ ٹیم کے علاوہ میڈیا پرسنز، فینز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی سکیورٹی اور ویزوں کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی سی بی نے خط کے ساتھ حکومتی مؤقف اور بیانات کو بھی شواہد کے ساتھ پیش کیا ہے۔ بی سی بی نے ٹیم کے سکیورٹی کے حوالے سے خدشات اور حکومتی پالیسی کو دہرایا ہے۔ خیال رہے کہ چند روز پہلے بھارت میں انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکم پر آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلا دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم سے نکال دیا تھا،جس پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ بھارت محفوظ نہیں ہے، ان کی ٹیم کسی صورت بھارت نہیں جائےگی۔
پی ایس ایل کی مالی اہمیت میں اضافہ، 2 نئی ٹیموں کی سالانہ فیس دیگر ٹیموں کی مجموعی فیس سے زیادہ
پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے ساتھ ہی لیگ کی مالی اہمیت میں اضافہ ہوگیا، 2 نئی ٹیموں کی سالانہ فیس دیگر 5 ٹیموں کی مجموعی فیس سے بھی زیادہ ہے۔ جمعرات کو پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل ہوگئیں، ایف کے ایس گروپ نے ٹیم 175 کروڑ روپے جبکہ اوزی ڈیولپرز نے ٹیم 185 کروڑ روپے میں خرید لی۔ پی ایس ایل کی 7ویں اور 8 ویں ٹیم مجموعی طور پر 3ارب 60کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔ حیدرآباد کی ٹیم سالانہ 175 کروڑ جبکہ سیالکوٹ 185 کروڑ روپےفیس ادا کرے گی۔ 2 نئی ٹیموں کی مجموعی سالانہ فیس دیگر 5 کی فیس سے 34 فیصد زیادہ ہے۔
ایشیز سیریز میں شکست پر انگلینڈ کے سابق کپتان اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے
ایشیز سیریز میں آسٹریلیا سے 4-1 سے شکست پر انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے۔ جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم اس وقت تک تبدیل نہیں ہوگی جب تک مغرور رجیم ختم نہیں ہو گا، برینڈ میکلم، راب کی اور بین اسٹوکس نے تین برسوں میں جھوٹ بیچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کی رجیم نے انگلینڈ کرکٹ لورز کو مایوس کیا ہے، برینڈن میکلم اور راب کی نے ہمیشہ یہی کہا کہ وہ ایشیز کی تیاری کر رہے ہیں۔
سچن ٹنڈولکر کا بیٹا دولہا بننے کو تیار، دلہن کون ہے؟
بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کے سر پر جلد سہرا سجنے والا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 52 سالہ سچن ٹنڈولکر کے 26 سالہ صاحبزادے ارجن ٹنڈولکر کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی تاریخ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ارجن ٹنڈولکر 5 مارچ کو اپنی منگیتر ثانیہ چندوک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے سیریز 1-4 سے جیت لی
ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرادیا۔ آسٹریلیا نے سڈنی میں کھیلے جانے والی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی، ہوم ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ایشیز سیریز 1-4 جیت لی۔ سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 384 جب کہ دوسری میں 342 رنز بنا سکی تھی۔
شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ سرحد پار لوگوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی رہی ہے
پاکستان ون ڈے ٹیم کےکپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ سرحد پار لوگوں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی رہی ہے،کوشش ہے انہیں گراؤنڈ میں ہی جواب دیں۔ لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹرکے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک عرصے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ورلڈکپ سے قبل سری لنکا میں سیریز کھیلنے کا فائدہ ہوگا، کھلاڑی کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے ملک کے لیے اچھا کھیلیں۔ کپتان پاکستان ون ڈے ٹیم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس مرتبہ بھی اچھا کھیلےگی اور ٹائٹل جیتےگی، ہمارا مقصد جیت کے ساتھ پاکستان کو کرکٹرز مہیا کرنا ہوتا ہے۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے گھٹنےکی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ، سوجن ہے ، جلد ٹھیک ہوجائےگی، وہ اگلے ہفتے بولنگ شروع کردیں گے۔بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی بیٹنگ پر کہا کہ ضروری نہیں ہے وہ ہر میچ میں ففٹی کریں۔
پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے بولی لگانے والے 10 خریداروں کے نام سامنے آگئے
لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 11 میں 2 نئی ٹیموں کیلئے بولی لگانے والے 10 خریداروں کے نام سامنے آگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں 2 نئی فرنچائزز کے لیے دی گئی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل کیا تھا۔ پی سی بی کو دنیا بھر سے 2 نئی ٹیموں کے لیے 12 بولیاں موصول ہوئی تھیں۔تاہم بولی کمیٹی نے جانچ پڑتال کے بعد 10 کو اہل قرار دیا تھا۔ جس کے بعد بدھ کو پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے بولی لگانے والے تمام 10 خریداروں کے نام سامنے آگئے۔ 10 خریداروں کے نام Inverex Solar Energy OZ Group VGO Tel Jazz (Deharki Sugar Mills (DSM i2c Prism Estate & Builders Walee Technologies AIM Next Inc FKS واضح رہے کہ پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کی نیلامی کل اسلام آباد میں ہوگی۔ نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔
کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور ملکی وقار پرسمجھوتہ نہیں کرینگے،
بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل کا کہنا ہےکہ ہم اپنےکھلاڑیوں کی سکیورٹی اور اپنے ملک کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم دوسرے وینیو سری لنکا میں ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ڈھاکا میں بی سی بی صدر امین الاسلام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہم آئی سی سی کو اس بات پر مؤثر انداز میں سمجھاسکیں گے، ہمیں توقع ہےکہ آئی سی سی ہمارے مؤقف کو غیر جانبداری سے سنےگا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن برسبین میں دو ہفتے تک اسپتال میں رہے، کرسمس ڈے پر گردن توڑ بخار کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ بعدازاں ڈیمین مارٹن کوما میں چلے گئے تھے اور آئی سی یو میں زیرِ علاج تھے۔ ڈیمین مارٹن کے قریبی دوست سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے بتایا ہے کہ ڈیمین مارٹن کو اسپتال سے ریلیز کردیا گیا ہے لیکن ان کی ری کوری کے لیے لمبا سفر ہے۔
پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو با آسانی6 وکٹوں سے شکست دے دی
دمبولا: پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے سری لنکا کا 129 رنز کا ہدف17 ویں اوورمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی فا ئنل الیون میں آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی ہوئی۔اس کے علاوہ ٹیم میں صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ،سلمان علی آغا، فخر زمان ،عثمان خان شامل تھے۔ محمد نواز،فہیم اشرف ، محمد وسیم جونیئر،سلمان مرزا اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔
بھارتی پریزینٹر ریدھیما پٹھک نے بی پی ایل سے نکالے جانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی
بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے کے بعد ریدھیما پٹھک کو بی پی ایل سے نکالنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، گھڑ سوار عثمان خان انٹرنیشنل رینکنگ میں ٹاپ پر آگئے
انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن نے مڈل ایسٹ اور افریقا زون کی رینکنگ جاری کی ہے۔ عثمان خان ایونٹنگ میں مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں ایک بار پھر نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔
بنگلادیش کو الٹی میٹم دینے کی خبروں میں صداقت نہیں، بی سی بی کا آئی سی سی سے رابطے کا اعلامیہ جاری
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے، بی سی بی نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
ایشز کے آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری، اسٹیو اسمتھ نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لیے
آسٹریلیا کے تجربہ کار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ایک بار پھر اپنی کلاس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔
بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل 11 کیلئے رجسٹریشن کرالی
جس کے بعد بنگلا دیش کرکٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔
پاکستان کے سمیر منہاس نے انڈر 19کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا بھارتی کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان انڈر 19 کے ابھرتے ہوئے اوپنر سمیر منہاس نے منگل کو یوتھ ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا۔
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارت میں محفوظ نہیں، کسی صورت ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے نہیں جائیں گے: ڈائریکٹر بی سی بی کا دوٹوک اعلان
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کسی صورت بھارت نہیں جائے گی۔
مستفیض کے معاملے پر ہمارے جذبات مجروح ہوئے، ہمیں بھارت کو جواب دینا ہی تھا: بنگلادیشی مشیر اطلاعات
ڈھاکا: بنگلا دیش کی انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی مشیر رضوانہ حسن نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے معاملے پر بنگلا دیش کے جذبات مجروح ہوئے ، ہمیں بھارت کو مناسب جواب دینا ہی تھا۔
آئی سی سی انڈین نہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے، بنگلادیش کا ٹیم بھارت نہ بھیجنا درست فیصلہ ہے: آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کے بعد بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کےفیصلے کو جائز قرار دے دیا۔
آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر جرمانہ عائد
انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے سیزن 4 کے فائنل میں ایم آئی ایمریٹس کے خلاف میچ کے دوران لیول 1 خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
سری لنکا کیخلاف سیریز: قومی ٹی 20 اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا
دوسرے گروپ میں کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز ، صاحبزادہ فرحان ، عثمان خان، صائم ایوب، ابرار احمد، عبدالصمد اور خواجہ نافع کے علاوہ بیٹنگ کوچ محمد حنیف اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان شامل ہیں۔
بھارت کو ایک اور دھچکا، بنگلادیش نے آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی
بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستقیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد آئی پی ایل ٹیم کے کے آر سے ریلیز کر دیا گیا اس معاملے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی حکومت کو تجویز پیش کی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کو نہ بھیجا جائے۔
مستفیض کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے پر بنگلادیش کا ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کی منتقلی کا مطالبہ
بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمئیر لیگ سے ریلیز کرنے کے معاملے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کی منتقلی کا مطالبہ کرے گا۔
بنگلادیش کا ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان
بنگلادیشی بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہنگامی میٹنگ آج دوپہر ہوئی جس میں بھارت اور سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ڈویلپمنٹ سے متعلق سے جائزہ لیا گیا۔
ہوسکتا ہے مستقبل میں پاکستان میں بھی میچ کرانے کا سوچا جائے: چیف ایگزیکٹو انٹر نیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی
متحدہ عرب امارات میں جاری انٹر نیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی (آئی ایل ٹی) کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں پاکستان میں بھی لیگ کے میچ کرانے کا سوچا جائے، ہمارے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اچھے روابط ہیں۔
قومی ٹی 20 اسکواڈ کا4کھلاڑیوں پر مشتمل پہلا گروپ کولمبو پہنچ گیا
پہلےگروپ میں شاداب خان، رانافہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سلمان مرزا شامل ہیں، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ، باؤلنگ کوچ ایشلے نوفکی، فیلڈنگ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی کولمبو پہنچنے والوں میں شامل ہیں۔
ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے علیحدگی کا اعلان
نواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بڑے محتاط انداز میں سوچ بچار کے بعد میں نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے مکمل دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وضاحت دے دی
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد اسٹیو اسمتھ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وضاحت دے دی۔
سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں
مشتاق احمد کی بیٹی نوال کی حال ہی میں شادی کی تقریب ہوئی جس میں کرکٹرز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو بھجوائے ہیں۔
بابر اعظم بچوں کے حق میں ڈٹ گئے، بڑوں کو ڈانٹ پلا دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے آٹوگراف لینے کے دوران بچوں کو دھکے دینے والے بڑوں پر برہمی کا اظہار کیا۔
شاہ نواز دھانی کی آئی جی سندھ سے ملاقات
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں شاہنواز دھانی نے جاوید عالم اوڈھو کو انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
بھارت کو شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کا ایک اور کارنامہ
بھارت کو ایشیا کپ فائنل میں شکست دینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کا ایک اور کارنامہ،گرین شرٹس تین ملکی انڈر 19کرکٹ ون ڈے سیریز کے لیگ میچ میں افغانستان کو 133 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔
جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم کھلاڑی جگہ نہ بناسکا
فروری میں بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایڈن مارکرم جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے دورہ بنگلادیش کا شیڈول جاری
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ون ڈے میچز 12 سے 16 مارچ 2026 تک کھیلے جائیں گے۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ اور تیسرا 16 مارچ کو شیڈول ہے۔
عثمان خواجہ کا آسٹریلوی ٹیم میں نسلی امتیاز کا شکار ہونے کا انکشاف
آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور میڈیا پر نسلی امتیاز کے سلوک کا بھی ذکر کیا اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی
اسکواڈ میں پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، تینوں کھلاڑی حال ہی انڈیا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔
بگ بیش لیگ: بابر کی میچ وننگ ففٹی، سڈنی نے میلبرن کو 6 وکٹ سے ہرا دیا
میلبرن : بگ بیش لیگ میں بابر اعظم نے میچ وننگ ففٹی اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم سڈنی سکسرز کو میلبرن رینی گیڈز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔
مقبوضہ کشمیر: ہیلمٹ پر فلسطینی جھنڈے کا اسٹیکر لگانے والے مسلمان کرکٹر پر پابندی عائد
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی انتہا پسندی بے نقاب ہوگئی، ہیلمٹ پر فلسطینی جھنڈے کا اسٹیکر لگا کر میچ کھیلنے والے مسلمان کرکٹر پر پابندی عائد کر دی گئی۔
مائیک ہیسن کی کوچنگ میں پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کا بہترین موقع ہے، عثمان خان
ڈھاکا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی زیرِ نگرانی شاندار تیاری کی بدولت پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جیتنے کا بہترین موقع ہے۔
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پی ایچ ایف کا منیجر انجم سعیدکو آسٹریلیا نہ بھیجنےکا فیصلہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے منیجر انجم سعیدکو ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا نہ بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے۔
زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سکندر رضا کے 13 سالہ بھائی انتقال کرگئے
زمبابوے کرکٹ نے سکندر رضا کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ 13 سالہ محمد مہدی کا انتقال29 دسمبر کو ہرارے میں ہوا۔
اولمپک اسٹار ارشد ندیم کی ایم ایم اے لیجنڈ حبیب نورمحمدوف سے ملاقات
پاکستانی اولمپک اسٹار ارشد ندیم کی ایم ایم اے لیجنڈ حبیب نورمحمدوف سے ملاقات ہوئی جس میں حبیب نورمحمدوف نے ارشدندیم کے مستقبل کے ایونٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
2025 میں پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں بہتری آئی، نوجوان کرکٹرز پر بھرپور توجہ دی گئی
سال 2025 نوجوان کرکٹرز کا سال ثابت ہوا کیونکہ 2025 میں پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئی نوجوان کرکٹرز پر پر خصوصی توجہ دی گئی ان کیلئے نئے ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔
اسکاٹش جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کر دیا
اسکاٹش جونیئر چیمپئن شپ ایڈنبرا میں 27 سے 30 دسمبر تک منعقد ہوئی جس میں انڈر 15 کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے عدنان سہیل نے چین کے yuan Xi Liu کو شکست دی۔
ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی
اسکواڈ میں پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، تینوں کھلاڑی حال ہی انڈیا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل؟
معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفونے ٹی20 ٹیم آف دی ایئر 2025 کا اعلان کر دیا ہے، تاہم اس فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
افغانستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں افغان ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔
’کرک انفو‘ ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر 2025 میں پاکستان کا کوئی کرکٹر شامل نہیں ہے۔
شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بی بی ایل سے باہر ہوگئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ممکنہ طور پر بدھ کو وطن واپس آجائیں گے۔ ان کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔
حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے،واقعے کی ویڈیو بھی آگئی
بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف (haris rauf)ایک خوفناک اور ممکنہ طور پر جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے، جس نے شائقین کرکٹ کے دل بھی دہلا دیے۔
شاہین آفریدی کا انجری کے حوالے سےاہم پیغام آگیا
فاسٹ بولر شاہین آفریدی (shaheen afridi)بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہیں پاکستان واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ ڈیمین مارٹن تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن کو باکسنگ ڈے کے روز طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کے پیش نظر انہیں انڈیوسڈ کومہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ کو بڑی دھمکی دیدی
سوشل میڈیا پر زیرِ بحث اس معاملے میں ثانیہ اشفاق نے اپنے سابق شوہر عماد وسیم اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کو سخت قانونی انتباہ جاری کر دیا ہے۔
فیفا کے صدر پاکستان کے اولمپک اسٹار ارشد ندیم کے کارناموں سے واقف نکلے
جیولین تھرور ارشد ندیم اور ان فینٹینو کی ملاقات دبئی میں گلوبل اسپورٹس سمٹ کے دوران ہوئی۔اس دوران فیفا کے صدر نے ارشد ندیم سے ان کی تھرو کے بارے میں پوچھا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن شدید بیمار ہونے کے باعث گر پڑے،تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیمین مارٹن 2003 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے، انہیں گردن توڑ بخار کا بتایا گیا ہے اور وہ اس وقت کوما کی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی
بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے انتقال کے سوگ میں بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچز ملتوی کردیے گئے۔
شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں برسبن ہیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے۔
ایشز ٹیسٹ 2 دن میں ختم، آئی سی سی نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ غیر تسلی بخش قرار دے دی
ایم سی جی میں ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا جس کا فیصلہ 2 روز میں ہوگیا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ غیر تسلی بخش تھی۔
بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم رانگپور رائیڈرز کو چٹاگرام رائلز کے خلاف کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
نامور برطانوی باکسر کی گاڑی راستے میں کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 افراد ہلاک
حادثے کے دوران برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کومعمولی زخم آئے جب کہ 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
گمبھیر سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ واپس لینے کی تیاریاں، نئے کوچ سے بات چیت جاری
بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر سے ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ واپس لے لی جائے گی، بھارتی بورڈ نے وی وی ایس لکشمن سے ٹیسٹ کی کوچنگ کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔
انگلینڈ کو ایک اور بڑا دھچکا، مارک ووڈ اور آرچر کے بعد پیسر ایٹکنسن بھی ایشز سے باہر
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق گس ایٹکنسن بائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، وہ ایم سی جی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 5 ویں اوور کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
دبئی: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا
دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران دنیائے اسپورٹس کے نامور افراد کی موجودگی میں اولمپک جیولین تھرور چیمپئن ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ارشد ندیم کو 17 ویں دبئی اسپورٹس ورلڈ سمٹ میں ایوارڈ دیا گیا۔
بھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پرہوگا، وہ ہینڈشیک نہیں کرنا چاہتےتو ہمیں بھی شوق نہیں: محسن نقوی
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈر 19 ٹیم کے رویے پر آئی سی سی سے بات ہوگی، آئی سی سی کو بھارتی رویے پر لکھ رہے ہیں۔
عماد وسیم نے اہلیہ سے علیحدگی کیلئے کیس دائر کردیا
عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ کافی سوچ بچار کی میرے اور اہلیہ کے درمیان کچھ برسوں سے اختلافات حل نہ ہوسکے اس لیے اب میں نے طلاق کے لیے کیس دائر کردیا ہے۔
معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی: اہلیہ عماد وسیم
ثانیہ اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا کہ میرا گھر اجاڑا گیا میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے اور پانچ ماہ کے بچے کو اس کے والد نے اب تک نہیں تھاما۔
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود نے نیا قومی ریکارڈ بنا دیا
شان مسعود نے پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
بیٹل آف سیکسز: آسٹریلیا کے نک کراؤس نے خواتین کی عالمی نمبر ون آریانا سبالنکا کو ہرادیا
نک کراؤس نے خواتین کی عالمی نمبر ایک آریانا سبالنکا کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور چھ تین سے ہرادیا۔
وجے ہزارے ٹرافی: ایک دن میں 22 سنچریاں بن گئیں، پچز اور بھارتی بولرز کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھ گئے
بھارت کے ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کے پہلے ہی دن رنز اور سنچریوں کے انبار لگ گئے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ، ساتھ ہی پچز کی تیاری اور بولرز کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھ گئے۔
ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے نیشنل گیمز کے پرفارمر نظر انداز
ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 6 سے 8 فروری 2026 تک چین کے شہر تیانجن میں کھیلی جائےگی۔
ایشز سیریز: میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کی آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نے 2015 کے ورلڈ کپ فائنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
انگلش ٹیم کو جھٹکا، فاسٹ بولر جوفرا آرچر ایشز سیریز سے باہر
انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیں جانب اسٹرین کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آخری 2 ایشز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے جس کے بعد انگلینڈ کا مایوس کن دورہ مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔
پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں خریدنے کیلئے دنیا کے 5 براعظموں سے 12 پارٹیاں سامنے آگئیں
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کیا ہے۔
نابالغ لڑکی سے زیادتی کیس؛ بھارتی کرکٹر کی مشکلات میں اضافہ
جے پور کی خصوصی عدالت نے نابالغ لڑکی کے خلاف مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ان کی قبل از گرفتاری ضمانت درخواست مسترد کردی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ گرفتاری اور تفتیش کا سامنا کرسکتے ہیں۔
لیونل میسی اکیسویں صدی کے بہترین ایتھلیٹ قرار
بیونس آئرس: انٹر میامی کے اسٹار فٹبالر اور ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی کو اکیسویں صدی کا بہترین ایتھلیٹ قرار دے دیا گیا۔
انگلش ٹیم کو جھٹکا، فاسٹ بولر جوفرا آرچر ایشز سیریز سے باہر
انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیں جانب اسٹرین کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آخری 2 ایشز ٹیسٹ سے باہر ہو گئے جس کے بعد انگلینڈ کا مایوس کن دورہ مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔
وجے ہزارے ٹرافی: ایک دن میں 22 سنچریاں بن گئیں، پچز اور بھارتی بولرز کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھ گئے
بھارت کے ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کے پہلے ہی دن رنز اور سنچریوں کے انبار لگ گئے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ، ساتھ ہی پچز کی تیاری اور بولرز کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھ گئے۔
ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے نیشنل گیمز کے پرفارمر نظر انداز
ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 6 سے 8 فروری 2026 تک چین کے شہر تیانجن میں کھیلی جائےگی۔
’بھاڑ میں جا‘، سیلفی نہ لینے پر مداح ہاردک پانڈیا پر برہم
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کرسمس تقریب میں شرکت کے بعد ہاردک پانڈیا اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کا ہاتھ تھامے ایک ریسٹورینٹ سے نکل رہے تھے جس دوران مداحوں نے انھیں گھیر لیا۔
وجے ہزارے ٹرافی: بھارتی کرکٹر کی دھواں دار بیٹنگ، 32 گیندوں پر سنچری بناکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا
بدھ کو وجے ہزارے ٹرافی میں بہار کا مقابلہ اروناچل پردیش سے ہوا جس میں بہار کے کپتان ثاقب الغنی نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کر دی۔
دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع، اہم کھلاڑی کی واپسی یقینی
ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹیم میں واپسی یقینی ہے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔
پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں خریدنے کیلئے دنیا کے 5 براعظموں سے 12 پارٹیاں سامنے آگئیں
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کیا ہے۔
ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے ویرات کوہلی لسٹ اے کرکٹ( ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ون ڈے) میں تیز ترین 16 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
افغانستان میں آزادانہ نہیں گھوم سکتا، بلٹ پروف کار استعمال کرتا ہوں: راشد خان کا اعتراف
راشد خان نے کہا کہ وہ کابل کی سڑکوں پر عام لوگوں کی طرح آزادانہ گھوم پھر نہیں سکتے اور اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں۔
امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
وینس ولیمز کے اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر آندریا پریٹی سے ماضی میں دوستی کے چرچے رہے ہیں، جوڑے کی شادی کی تقریبات 6 روزتک پام بیچ فلوریڈا میں جاری رہیں۔
ایشیز میں شکست اور کھلاڑیوں کی شراب نوشی کا معاملہ، بین اسٹوکس جذباتی ہوگئے
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ایشیز سیریز کے پہلے 3 ٹیسٹ میچوں میں شکست اور کھلاڑیں کی حد سے زیادہ شراب نوشی کی شکایات پر ہونے والی تنقید پر کھلاڑیوں کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔
افغانستان میں آزادانہ نہیں گھوم سکتا، بلٹ پروف کار استعمال کرتا ہوں: راشد خان کا اعتراف
افغانستان کے اسپنر راشد خان نے سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ گفتگو میں اپنی ذاتی سکیورٹی سے متعلق حیران کن انکشافات کردیے۔
بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ سشانت مہتا نے بنگلادیشی کھلاڑیوں کیخلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا
بنگلادیش کے ساتھ کشیدگی کے بعد بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ سشانت مہتا نے بنگلادیشی کھلاڑیوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا اور ان کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی ٹیم کا رویہ غیر اخلاقی تھا لیکن ہم نے جیت اسپورٹس مین اسپرٹ کیساتھ منائی : سرفراز احمد
اسلام آباد: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے پر خاموشی توڑ دی اور اسے غیر اخلاقی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دے دیا۔
انڈر19ایشیاکپ فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کی اشتعال انگیزی، پی سی بی کا آئی سی سی میں شکایت کا فیصلہ
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑی پاکستانی پلیئرز کو اشتعال دلاتے رہے، اس متعلق آئی سی سی کو آگاہ کر رہے ہیں۔
میدان میں ہاتھ ملانے سے انکاری بھارت اپنے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کیلئے پاکستان سے درخواست کرنے لگا
لاہور: سابق پاکستانی فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولرز کی رہنمائی کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا گیا۔
انگلش کرکٹرز کا آسٹریلیا میں حد سے زیادہ شراب نوشی کا معاملہ، تحقیقات کی یقین دہانی
ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے کوئنزلینڈ میں چھٹیاں منائیں اور کھلاڑی تفریحی ساحلی مقام نوسا میں رہے، نوسا میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ شراب پینے کی خبریں سامنے آئیں۔
تھائی لینڈ انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا میں پاکستانی روئرز کی شاندار کاکردگی، 14گولڈ میڈلز جیت لیے
تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا کا انعقاد کیا گیا جس 3 روزہ ایونٹ میں 8 ممالک کے 200 سے زائد روئرز نے حصہ لیا۔
انڈر19ایشیاکپ فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کی اشتعال انگیزی، پی سی بی کا آئی سی سی میں شکایت کا فیصلہ
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑی پاکستانی پلیئرز کو اشتعال دلاتے رہے، اس متعلق آئی سی سی کو آگاہ کر رہے ہیں۔
افغانستان نے اپنی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ متعارف کرا دی
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے افغانستان پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں 5 شہروں پر مشتمل فرنچائزز شامل ہوں گی جن میں افغانستان کے نمایاں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔
ورلڈکپ سے قبل شاداب فارم میں آگئے، بگ بیش میں تباہ کن بولنگ سے اپنی ٹیم کو پہلی جیت دلا دی
کینبرا: پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل فارم میں آگئے، لیگ اسپنر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم سڈنی تھنڈر کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سیزن 15 میں پہلی کامیابی دلا دی۔
بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں انڈر 19 ایشیا کپ میں شکست ہضم نہ ہوئی، ٹیم سے متعلق اہم فیصلہ
بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں شکست ہضم نہ ہوئی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کی ایونٹ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بگ بیش لیگ: بابر اعظم کا ننھے مداح کیلئے خاص تحفہ، بچہ خوشی سے جھوم اٹھا
آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنے اخلاق اور شائستگی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
انڈر19ایشیاکپ فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کی اشتعال انگیزی، پی سی بی کا آئی سی سی میں شکایت کا فیصلہ
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑی پاکستانی پلیئرز کو اشتعال دلاتے رہے، اس متعلق آئی سی سی کو آگاہ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کا بھارت کو شکست دینے والی ٹیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان
اس موقع پر انہوں نے فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
ایشیاکپ انڈر 19 کے فائنل میں بھی پاک بھارت کپتانوں میں ہینڈ شیک نہیں ہوا
نہ ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بناتے ہوئے کپتانوں نے ہاتھ ملایا، اس سے پہلے گروپ میچ میں بھی دونوں کپتانوں میں ہینڈ شیک نہیں ہوا تھا۔
پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل جیت کر بھارت کا ’’ٹرافی ڈرامہ‘‘ ناکام بنادیا
فائنل کے مہمان خصوصی ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی تھے، انہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔
پہلے بطور کھلاڑی اور اب بطور مینٹور اور منیجر، سرفراز احمد کا بھارت کیخلاف کرکٹ فائنلز میں شاندار ریکارڈ برقرار
سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے 2006 کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دی۔
چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان
ذرائع کے مطابق فائنل میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔
خدا کا جتنا شکر کریں کم ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سامنے ہے: مینٹور انڈر 19 سرفراز احمد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان انڈر 19 کے مینٹور سرفراز احمد نے فائنل میں جیت پر کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے نوجوانوں نے بڑی محنت کی، میں نے تھوڑی رہنمائی کی، نوجوانوں کو اعتماد دیا اور وہ توقعات پر پورا اترے۔
347 رنز بنائے تو اعتماد ہوا مگر بولرز سے کہا ٹارگٹ 250 سمجھ کر بولنگ کرنی ہے: کپتان انڈر 19
انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 347 رنز بنائے تو اعتماد ہوا مگر بولرز سے کہا ٹارگٹ 250 سمجھ کر جارحانہ بولنگ کرنی ہے۔
ایشیاکپ انڈر 19 کپ کا فائنل، پاکستان اور بھارت ایک بار پھر مد مقابل ہوں گے
پاکستان انڈر 19 نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قومی ہاکی کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنس کے منتظر، ادھار لیکر اخراجات پورے کرنے پر مجبور
ڈیلی الاؤنس کے منتظر ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہا گیا تھا کہ پرو ہاکی لیگ سے معاملات حل ہو جائیں گے، فیڈریشن کا دعویٰ تھا کہ حکومت اتنے فنڈز دے رہی ہے کہ ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، اہم کھلاڑی اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے۔
پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان ایشیا کپ انڈر 19 (under 19 asia cup)کے دوسرے سیمی فائنل میں (pak u19 vs ban u19) بنگلا دیش کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
مارک زکربرگ یو ایف سی فائٹر کے ساتھ رِنگ میں اتر گئے، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر اس ہفتے اس وقت ہلچل مچ گئی جب میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں وہ یو ایف سی کے معروف بینٹم ویٹ فائٹر میرب ڈیولیشویلی کے ساتھ ٹریننگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں یہ ویڈیو انسٹاگرام، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
دھند کے باعث بھارت جنوبی افریقا میچ ختم، شائقین کی رقم واپسی کا مطالبہ رنگ لے آیا
گزشتہ روز لکھنو میں شدید دھند کے باعث بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ ختم ہوگیا تھا جس پر شائقین کرکٹ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 2 سنچریاں اور سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 2 سنچریاں بن گئیں جبکہ ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان کیلئے کھیل کے میدان میں تاریخی سنگِ میل، رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا میں تقرری
پاکستان نے کھیل کے میدان میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا، رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا میں عہدہ مل گیا۔
دھند کے باعث بھارت جنوبی افریقا میچ ختم، شائقین کی رقم واپسی کا مطالبہ رنگ لے آیا
گزشتہ روز لکھنو میں شدید دھند کے باعث بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ ختم ہوگیا تھا جس پر شائقین کرکٹ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
کیوی بیٹرز نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت داری کا ریکارڈ بنا دیا
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ ماؤنگانوئی کے بے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔
تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنوب مشرقی ایشیائی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
جمعرات کو تھائی ملکہ نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے جنوب مشرقی ایشیائی گیمز میں سیلنگ کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی
پاکستان ٹیم اگلے سال15 جولائی سے 7 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جس میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
دو نمبری میں بھارتی ایتھلیٹس مسلسل تیسرے سال دنیا میں سرفہرست
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی سالانہ رپورٹ میں بھارتی ایتھلیٹس مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ میں سرفہرست پائے گئے۔
منیجر پاکستان ہاکی ٹیم مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ پیتے پکڑے گئے، آف لوڈ کردیاگیا
پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر انجم سعید غیر ملکی دورے سے وطن واپسی پر مبینہ طور پر جہاز میں سگریٹ نوشی کرتے پکڑے گئے جس کے بعد انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔
جاوید میانداد کی صحت کا معاملہ،اہلیہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد(Javed Miandad) کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر خیریت سے ہیں این آئی سی وی ڈی کا حالیہ دورہ معمول کے چیک اپ کے لیے تھا۔
پاکستان ٹیم ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر 2026 میں مصر میں کھیلے گی
4 بار کی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کے پول ’ بی‘ میں ہے جہاں اس کے ساتھ انگلینڈ ، آسٹریلیا، میزبان مصر، ملائیشیا، امریکا، جاپان اور چین کو رکھا گیا ہے۔
دھند کے باعث بھارت اور جنوبی افریقا کا میچ نہ ہوسکا، شائقین نے رقم واپسی کا مطالبہ کردیا
لکھنو میں بھارت اور جنوبی افریقا کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ختم ہوگیا۔
بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑی پورا سیزن کھیلیں گے: چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
بھارت میں سیلفی کے بہانے کبڈی کے کھلاڑی کو قتل کردیا گیا، وجہ سامنے آگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے سیلفی کے بہانے فائرنگ کر کے ایک کبڈی کے کھلاڑی کو قتل کر دیا۔
فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلئے اب تک کی سب سے زیادہ انعامی رقم کا اعلان کر دیا
اعلامیے کے مطابق 2026 فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔
پی ایس ایل 11: نئی ٹیموں کیلئے بنیادی قیمت کتنی مقرر کی گئی؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن میں بقیہ دو ٹیموں کو شامل کرنے کے لیے ٹینڈر پر بولی کے لیے نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد کنوینشن سینٹر میں میں کرائی جائے گی ۔
پاکستانی کبڈی کھلاڑی بھارتی ٹیم کا جھنڈا اٹھاکر میدان میں اترگیا، فیڈریشن کا سخت ایکشن کا اعلان
پاکستانی کبڈی کھلاڑی عبیداللہ کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے، شرٹ پہننے اور بھارتی جھنڈا لہرانے کے معاملے پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کا ایک اور تاریخی کارنامہ
گلگت سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ قطب جنوبی پہنچ گئیں، ثمینہ بیگ یونین گلیشیئر سے ساؤتھ پول پہنچی تھیں۔
جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث اسپتال پہنچ گئے
نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاوید میانداد کو دل کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، بعدازاں ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔
بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑی پورا سیزن کھیلیں گے: چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
بھارت میں سیلفی کے بہانے کبڈی کے کھلاڑی کو قتل کردیا گیا، وجہ سامنے آگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے سیلفی کے بہانے فائرنگ کر کے ایک کبڈی کے کھلاڑی کو قتل کر دیا۔
پاکستان انڈر 19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان،یواے ای (pak u19 vs uae u19)کو 70رنز سے شکست دیکرانڈر 19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
لیونل میسی سے مصافحہ کرنے کی فیس ایک کروڑ روپے
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار اور ورلڈ کپ فاتح کپتان لیونل میسی (leo messi)بھارت کے چار شہروں پر مشتمل دورے کے آخری مرحلے میں نئی دہلی پہنچ گئے ہیں
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کا ٹور شروع
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کا ٹورشروع ہوگیا،آغازبھارت اور سری لنکا کو ملانے والے ایڈم برج سےکیا گیا۔
کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
آئی پی ایل سیزن 2026 کیلئے کھلاڑیوں کی بولی کی تقریب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو خرید لیا
محمد عباس کا کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر سے 2 سالہ معاہدہ ہوگیا
لیسٹر شائر، ہیمپشائر اور ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے کے بعد اب محمد عباس انگلش کاؤنٹی میں ڈربی شائر کی ٹیم سے کھیلیں گے۔
پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ کا ایک اور تاریخی کارنامہ
پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایکسپلورر گرینڈ سلیم کو مکمل کرنےکے جانب ایک اور قدم رکھ دیا۔
ایشیز سیریز: اسٹیو اسمتھ میچ سے 20 منٹ پہلے ٹیم سے باہر کیوں ہوگئے؟
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ کان کے اندرونی حصے میں تکلیف کے باعث فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے اور ٹاس سے صرف 20 منٹ قبل میدان چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔
کولکتہ واقعہ: سنیل گواسکر نے سارا ملبہ میسی پر ڈال دیا، کڑی تنقید
ہوا کچھ یوں کہ لیونل میسی کے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں مختصر قیام پر مداح مشتعل ہوگئے تھے، میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ تک رکے جس پر مداح ناراض ہوگئے تھے۔
سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا انتقال کر گئے
سری لنکا کرکٹ کے مطابق ڈی ایس ڈی سلوا نے 12 ٹیسٹ اور 41 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔
پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی 2026ء تک منعقد ہوگا ایونٹ میں اس بار 6 سے بڑھ کر 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی تاہم ٹیموں کو کم سے کم 10 ہی میچ کھیلنے کو ملیں گے۔
شان مسعود سےکنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز کی پیشکش واپس لینے کا امکان
ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز کی تقرر ی کے معاملے پر اکتوبر میں شان مسعود کو کنسلٹنٹ بنانے کی زبانی آفر کی گئی تھی تاہم اب ان کو دی گئی پیشکش واپس لینے کا امکان ہے،۔
سڈنی واقعہ: کرکٹ آسٹریلیا کا متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بگ بیش لیگ میں فائر ورک نہیں کیاجائےگا، لیگ کے میچ میں واقعے کے متاثرین کے لیے خاموشی اختیارکی جائےگی۔
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں پی ایس ایل کے رنگ بکھر گئے، ٹرافی کی شاندار نمائش
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں پی ایس ایل کےرنگ بکھر گئے ، ٹرافی نمائش پر شدید سردی کے باوجود فینز کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ نیتھن لیون بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
بی بی ایل: شاہین کا ناخوشگوار ڈیبیو، امپائر نے اوورکے درمیان ہی ہٹادیا، وجہ بھی سامنے آگئی
شاہین آفریدی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کررہے ہیں جہاں ڈیبیو میچ میں شاہین نے 2 اعشاریہ 4 اوورز میں 43 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
سڈنی واقعہ: کرکٹ آسٹریلیا نے قانون توڑ کر کرکٹرز کو فون دیدیے
آسٹریلوی شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے سب قانون توڑڈالے۔
ٹنڈولکر نے میسی سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر کیا لکھا؟ پوسٹ وائرل
شہرہ آفاق اسٹار فٹبالر لیونل میسی ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں ان کی ملاقات وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کرکٹ کے بڑے نام سچن ٹنڈولکر سے ہوئی۔
میسی کے دورہ بھارت میں ان کے نجی جہاز کے چرچے، قیمت آپ کو حیران کردے گی
ارجنٹینا کے شہرہ آفاق اسٹار فٹبالر لیونل میسی 13 دسمبر سے دورہ بھارت پر ہیں، اس دورے میں جہاں میسی کی ایک جھلک دیکھنے مداح قطار در قطار نظر آئے وہیں ان کا 10 نمبر والا ذاتی جیٹ بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سڈنی واقعہ: کرکٹ آسٹریلیا کا متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بگ بیش لیگ میں فائر ورک نہیں کیاجائےگا، لیگ کے میچ میں واقعے کے متاثرین کے لیے خاموشی اختیارکی جائےگی۔
شان مسعود سےکنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز کی پیشکش واپس لینے کا امکان
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز کی دی گئی پیشکش واپس لینے کا امکان ہے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا چوری ہوگیا
اس حوالے سے ندا ڈرا کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور گھر کے باہر سے کتا اٹھا کرلے گئے دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹ کپتان کے پالتو کتے کی چوری کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور کتے کی تلاش جاری ہے۔
جان سینا کے ریسلنگ کیرئیر کا ایسی شکست کے ساتھ اختتام جسکا سامنا انہیں 21 برسوں سے نہیں ہوا تھا
درحقیقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ریسلر کو ان کے حریف گنٹھر نے جس انداز سے شکست دی ویسا کوئی اور ریسلر 21 سال میں نہیں کرسکا تھا۔
انڈر 19 ایشیاکپ: بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی
دبئی میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن اگلے سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، تاریخوں کا اعلان ہوگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے نیویارک میں پاکستان سپر لیگ کے روڈ شو میں پی ایس ایل 11 کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
انڈر 19ایشیاکپ: بی سی سی آئی کی ہٹ دھرمی کے باوجود بھارتی کرکٹرکا اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ
بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کی ہٹ دھرمی کے باوجود بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کشن سنگھ نے اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔
انڈر 19 ایشیا کپ، سمیر منہاس اور احمد حسین کی شاندار سنچریاں، پاکستان کی بڑی فتح
انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو جیتنے کیلئے 346 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔
پاکستان کے بڑے ناموں کی وجہ سے بگ بیش لیگ کو شہرت مل رہی ہے، شاداب خان
آل راؤنڈر شاداب خان نے سڈنی سے ورچوئل میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ بگ بیش لیگ کے لیے اچھی تیاری ہے، گزشتہ برس کے رنرز اپ ہیں، شاداب خان بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
پی ایس ایل ٹیموں میں عالمی دلچسپی میں اضافہ، بولی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
لاہور، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز میں عالمی سطح پر سرمایہ کاری اور شمولیت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ارجنٹینا کےشہرسنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے دوران نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔
فیفا فٹبال سیریز فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیلانی این فینٹونیو کا برین چائلڈ ہے اور فیفا سیریز میں ان ممالک کو کھیلنے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے
پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو ایک اور شکست، نیدرلینڈ نے گولوں کی برسات کردی
ارجنٹینا کےشہرسنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے دوران نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔
کھیل پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ارجنٹینا سے شکست
ارجنٹائن میں جاری پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں میزبان کے ہاتھوں تین دو سے شکست ہو گئی
کھیل اسٹار کھلاڑیوں کے لیگ چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کو ایک اور بڑا جھٹکا
اسٹار کھلاڑیوں کے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) چھوڑ دینے کے بعد لیگ کی برانڈ ویلیو بھی گرنے لگی۔
ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔
نیشنل گیمز: 9 سالہ ایتھلیٹ 5 ہزار میٹر کی ریس کی اجازت نہ ملنے پر کوچ سے لپٹ کر رو پڑی
کراچی: نیشنل گیمز کی 10 ہزار میٹر میں کانسی کا تمغہ جیت کر سب کی نگاہوں کا مرکز بننے والی 9 برس کی کائنات خلیل کو ریس کے منتظمین نے 5 ہزار میٹر ریس میں شرکت سے رو ک دیاجس پر وہ مایوسی کے عالم میں روپڑی
پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ارجنٹینا سے شکست
ارجنٹائن میں جاری پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں میزبان کے ہاتھوں تین دو سے شکست ہو گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کونسی ٹیم کتنے میچز کھیلے گی؟ شیڈول جاری
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔
سابق کپتانوں روہت شرما اور کوہلی کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان، کتنی کٹوتی ہوگی؟
انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان ہے۔
صلاح لیورپول سے ناراض، اسکواڈ سے باہر
لیورپول کی جانب سے تین میچوں میں مسلسل بینچ پر بیٹھائے جانے کے بعد محمد صلاح کی ناراضی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، سعود شکیل ٹاپ 10 میں شامل
دبئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستانی بیٹر سعود شکیل ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے
پی ایس ایل کا روڈ شو نیویارک میں بھی سجنے کو تیار
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے لندن میں کامیاب روڈ شو کے بعد اب نیویارک میں بھی اپنا منفرد روڈ شو منعقد کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست
پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں نیدر لینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بگ بیش لیگ : سڈنی سکسرز نے بابراعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف کرا دیا
آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش( بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دیا۔
35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کرلی
نیشنل گیمز میں بدھ کو بھی کراچی کے مختلف وینیوز پر پلیئرز کے درمیان میڈلز کے حصول کیلئے کشمکش جاری رہی ۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز کو 205 رنز پر آؤٹ کر کے میچ پر گرفت مضبوط بنا لی،
لاگت اور تماشائیوں کی گنجائش کتنی؟ اسلام آباد میں بننے والے جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تفصیلات آگئیں
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں نئے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی مکمل تفصیلی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے دی ہے
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پرو ہاکی لیگ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست
پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں نیدر لینڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سلیکشن نہ کرنے پر کرکٹرز کا ہیڈ کوچ پر بدترین تشدد،سر پر 20 ٹانکے آگئے
بھارت کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ سید مشتاق علی ٹرافی میں ہیڈ کوچ کی جانب سے نظر انداز کرنے پر کرکٹرز نے انڈر 19 کے ہیڈ کوچ پر مبینہ طور پر تشدد کیا ۔
بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن کیلئے قومی کھلاڑی آسٹریلیا پہنچ گئے
بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے پندرہویں سیزن میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
پی ایس ایل کا لارڈز میں تاریخی روڈ شو، دو نئی ٹیموں میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون نے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انتہائی کامیاب اور بھرپور روڈ شو کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت مزید مستحکم کر لی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ،آئی سی سی کو بڑا دھچکا لگ گیا
نجی براڈ کاسٹرنے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے چار سالہ انڈیا میڈیا رائٹس معاہدے کے بقیہ دو سال کے لیے کام نہیں کر سکتا کیونکہ اسے شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے۔
میسی نے امریکی فٹبال لیگ کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا
فٹبال کے عالمی اسٹار لیونل میسی نے امریکی فٹبال لیگ کا ’’سب سے قیمتی کھلاڑی‘‘ (ایم وی پی) ایوارڈ ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔
ایشز کے مسلسل 2 ٹیسٹ ہارنے والی انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر سیریز سے باہر
آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے 2 ٹیسٹ میچز ہارنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
35ویں نیشنل گیمز : پاکستان آرمی نے 71گولڈ میڈلز جیت کر اپنی برتری کو مزید مستحکم کرلیا
کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں منگل کو ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں مزید 12 گولڈ میڈلز کے فیصلے ہوئے ۔
محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان
پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کے میچز منعقد کرانے کیلئے اقدامات کرلیےگئے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بُری خبر
ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈیو میکڈانلڈ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں
محسن نقوی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان
پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پی ایس ایل کے میچز منعقد کرانے کیلئے اقدامات کرلیےگئے۔
پی ایس ایل کو دنیا کی سرفہرست ٹی 20 لیگ بنانا مشن ہے، محسن نقوی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی سرفہرست ٹی 20 لیگ بنانا مشن ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
دورہ پاکستان، آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی
آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2026، کرکٹ میڈیا رائٹس خطرے میں پڑ گئے
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کےکرکٹ میڈیا رائٹس خطرے میں پڑ گئے، آئی سی سی کو نئے براڈ کاسٹر کی تلاش ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ، آسٹریلیا ناقابل تسخیر رہتے ہوئے پہلی پوزیشن پر براجمان
آسٹریلیا کی برطانیہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ٹیموں کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔
پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے، محسن نقوی
لندن: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانے کا اعلان کر دیا۔
شکیب الحسن کا جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن سے بولنگ کروانے کا انکشاف
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
کیا ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی اسکواڈ میں تبدیلی ہوگی؟ کپتان سلمان آغا نے بتادیا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان علی آغا نے قومی اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالے سے بتا دیا۔ سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ ورلڈ کپ سے قبل کوئی بڑی تبدیلی ہوگی، ٹیم کا یہی کمبی نیشن ہوگا
جان سینا کا ریٹائرمنٹ میچ آئندہ ہفتے ہوگا، ان کے آخری حریف کا نام سامنے آگیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور اداکار جان سینا ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) آئندہ ہفتے ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
کراچی میں نیشنل گیمز کے مقابلے جاری، شوٹنگ میں پاکستان آرمی کی بالادستی برقرار
35 ویں نیشنل گیمز کراچی میں ایتھلیٹس کے درمیان میڈلز کے حصول کے کشمکش جاری ہے،
پی ایس ایل کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کی دعوت، لندن کے لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کو دعوت دینےکیلئے لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
ایشز کے 2 ٹیسٹ میچز میں شکست، سابق انگلش کپتان اپنی ٹیم پر برس پڑے
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان جیفری بائیکاٹ ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر اپنی ٹیم پر برس پڑے۔
فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم
فيفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں شامل 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید انتقال کر گئے
ان کا انتقال میاں چنوں میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، اہل خانہ نے تصدیق کردی ہے۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: ویسٹ انڈین بیٹرز کی غیرمعمولی بیٹنگ، کیویز کی یقینی فتح میچ ڈرا میں تبدیل
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔
زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے بعد مچل اسٹارک نے وسیم اکرم سے متعلق کیا کہا؟
پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کے باوجود آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ماضی کے لیفٹ آرم اسپیڈ اسٹار کو دنیا کا بہترین فاسٹ بولر سمجھتے ہیں
آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر جرمانہ عائد کر دیا
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستانی بیٹر فخر زمان پر جرمانہ عائد کر دیا۔
سیالکوٹ کو شکست دیکر کراچی بلیوز نے 10ویں بار قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا
کراچی بلیوز نے پاکستان کا پریمیئر فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ڈے نائٹ ٹیسٹ: انگلینڈ کے جو روٹ نے اسد شفیق کا ریکارڈ توڑ دیا
برسبین: انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے پاکستان کے سابق کرکٹر اسد شفیق کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔
فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ سے نواز دیا
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ سے نواز دیا۔
’پراناکوہلی واپس آگیا‘، دوران میچ ویرات کے ناگن ڈانس کی ویڈیو وائرل
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں بھارت کے سپر اسٹار کھلاڑی ویرات کوہلی لگاتار 2 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔
ویمن ٹینس پلیئرز کی آمدنی ایک بار پھر سب سے زیادہ، 2025 کی تفصیلات سامنے آگئیں
امریکی میڈیا کے مطابق ویمن ٹینس پلیئرز کی 2025 میں آمدنی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے تحت ٹینس اسٹار کوکو گوف رواں برس سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ قرار پائیں۔
سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کا قیادت کرنے کا انداز حکام کو بھا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھے جانے کا قوی امکان ہے۔
پی ایس ایل روڈ شوز کا سلسلہ جاری، لندن کے بعد نیو یارک میں منعقد ہوگا
ذرائع کے مطابق نیو یارک میں روڈ شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے اوراس میں ٹی ٹونٹی کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اورسعود شکیل شرکت کریں گے۔
ویرات کوہلی کا میچ کے دوران ناگن ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بھارت کا جنوبی افریقہ کے ساتھ دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران ویرات کوہلی کا “ناگن ڈانس” سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویرات کوہلی کے ناگن ڈانس پر شائقین نے کہا کہ “پرانا ویرات کوہلی” واپس آ گیا۔
اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے
جمعرات کو گابا میں انگلینڈ کے خلاف پنک بال ایشز ٹیسٹ کے دوران پہلی اننگز میں مچل اسٹارک نے انگلش بیٹر بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل بھارت میں بھی مقبول، گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانیوالے اسپورٹس ایونٹ میں شامل
گوگل نے 2025 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس کی فہرست بھی جاری کر دی۔ فہرست میں ایک دلچسپ اضافہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل بھی شامل ہے۔
ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم کی بھارتی حریف کو شکست، عالمی اعزاز جیت لیا
راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد سری لنکا میں ہوا جس میں انسپکٹر ارم خانم نے بھارتی ویٹ لفٹر سپنا کو شکست دے کر اوّل پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا جب کہ انہوں نے ورلڈ پاور لفٹنگ چمپیئن شپ 2025 میں2 گولڈمیڈل حاصل کیے۔
بی پی ایل میں شامل قومی کرکٹرز لیگ مکمل نہیں کھیل سکیں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل) مکمل کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ڈیوٹی کی وجہ سے قومی کرکٹرز مکمل بی پی ایل نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ بی پی ایل کے لیے چنے جانے والے کھلاڑیوں میں زیادہ تر قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
مرزا سعد بیگ نے قائد اعظم ٹرافی 2025 میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے
پاکستان کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی 2025 سیزن میں کراچی کے مرزا سعد بیگ نے ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔ پاکستان انڈر 19کی آئی سی سی ورلڈ کپ میں قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر نے بطور اوپنر کراچی بیلوز کیلئے 10میچ کھیلے۔ 19اننگز میں ایک بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے، 55.55 کی اوسط سے 1000رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کیخلاف مسلسل دوسری سنچری: کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ بدھ کو ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی سنچری اسکور کی۔سیریز کے پہلے میچ میں بھی کوہلی نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ رائے پور میں سیریز کے دوسرے ون ڈے میں کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف 93 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ کوہلی کی ون ڈے کرکٹ میں 53 ویں جبکہ 84 ویں انٹرنیشنل سنچری تھی۔ اس سنچری کے ساتھ ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی
پاکستان میں 2 دہائیوں بعد ٹاپ لیول اسکواش ٹورنامنٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔ پی ایس اے ورلڈ ٹور کا گولڈ ایونٹ "کراچی اوپن" 6 جنوری سے 11 جنوری تک کراچی میں منعقد ہوگا جس میں دنیائے اسکواش کے ٹاپ کھلاڑی شریک ہوں گے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 43 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم ہوگی، مینز اور ویمنز میں علیحدہ علیحدہ ایک لاکھ، 21 ہزار 500 ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے
جنوبی افریقا کی شاندار بیٹنگ: بھارتی بولرز اپنے گھر میں 359 رنز کا دفاع نہ کر سکے
جنوبی افریقا نے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بھارت کا 359 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف پورا کرکے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ رائے پور میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 358 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ بھارت کی جانب سے رتوراج گائیکواڈ105 اور ویرات کوہلی شاندار 102 رنز بناکرنمایاں رہے۔کپتان کے ایل راہول نے ناقابل شکست 66 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقا نے ایڈن مارکرم کی شاندار سنچری، بریٹزکی اور بریویس کی ففٹی کی بدولت بھارت کا 359 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمر بن گئے
آل راؤنڈر محمد نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمنس پیش کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر اور بائیں ہاتھ کے بلے باز محمد نواز پر وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے جو اعتبار اور اعتماد کیا، اس پر وہ مکمل طور پر پورا اترے، بالخصوص مختصر فارمیٹ ٹی 20 میں آل راؤنڈر محمد نواز سب سے آگے رہے۔ محمد نواز جولائی 2025 میں فلوریڈا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 21.52 کی اوسط سے 7 وکٹ لے کر مین آف دی سیریز رہے جبکہ اگست 2025 میں شارجہ میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای سیریز کے 5 میچوں میں 120رنز اور 10وکٹ کے ساتھ بہترین کھلاڑی رہے۔
جنوبی افریقی بیٹر کو اشارہ کرنے پر آئی سی سی نے ہرشیت رانا کو سزا سنا دی
ہرشیت رانا پر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا۔ آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کے بیٹر بیویس کو کئے جانے والا اشارہ قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باؤلر نے لیول ون کی خلاف ورزی کی ہے۔ آئی سی سی نے اسے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی قراردیا ہے، بھارتی باؤلر ہرشیت رانا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی تجویز کردہ سزا قبول کر لی ہے
صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ صائم ایوب 294 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے زمبابوے کے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ آل راؤنڈر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد نواز ساتویں نمبر سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں، صائم ایوب اس سے قبل اکتوبر کے پہلے ہفتے میں نمبر ون آل راؤنڈر بنے تھے۔
ٹیم میں رہنے کیلئے ڈومیسٹک کھیلنے کی شرط، کوہلی ’وجے ہزارے‘ ٹرافی کھیلنے پر آمادہ
بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کی ضرورت اور فٹنس کے معیار کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر کھلاڑیوں کی ٹیم میں سلیکشن نہیں ہوگی۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد تمام نگاہوں کا مرکز بھارتی ٹیم کے 2 سابق کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کھلاڑی ٹی 20 کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں، اب بورڈ کی شرط ہے کہ ون ڈے ٹیم میں بھی اگر دونوں کھیلنا چاہتے ہیں تو انھیں’ وجے ہزارے‘ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنا ہوگا۔
سری لنکا اور آسٹریلیا سے سیریز، قومی ٹیم میں منتخب کرکٹرز کو بی بی ایل چھوڑنا پڑے گی
لاہور : سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں منتخب ہونے والے قومی کرکٹرز کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) چھوڑنا پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے مشروط این او سی جاری کیے جاتے ہیں جبکہ قومی ڈیوٹی کے لیے کھلاڑیوں کو خود کو دستیاب رکھنا پڑتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بی بی ایل کے لیے قومی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں ، جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری ہوئے ہیں ان میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور حسن علی شامل ہیں۔
گلین میکسویل کا بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان
انڈین پریمیئر لیگ کو بڑا جھٹکا، فاف ڈوپلیسی اور معین علی کے بعد گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 13 سال بعد آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میں اس سال آئی پی ایل کی نیلامی میں شامل نہیں ہوں گا
انتقال کی خبروں پر معین خان کا ردعمل آ گیا
انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کی اور ویڈیو بیان کے ذریعے اپنی خیریت کے حوالے سے بتایا۔ آج صبح سے معین خان کے انتقال کی افواہیں زیر گردش تھیں، جس پر انہیں ویڈیو بیان جاری کرنا پڑا۔
1992 کا ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والے معروف کرکٹر انتقال کر گئے
سابق انگلش کرکٹر رابن اسمتھ(Robin Smith) 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے،وہ 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ کرک انفو کے مطابق انگلینڈ کے سابق بیٹر رابن اسمتھ، جو 1980 اور 90 کی دہائی کے تیز رفتار بولرز کے سامنے ڈٹ جانے کے لیے مشہور تھے، آسٹریلیا میں اپنے گھر پر 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری: پاکستان کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جنوری میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز ڈمبولا اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یہ دورہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم ہے۔ ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے میچز کولمبو میں کھیلنے ہیں۔
پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں جدید کرکٹ کا انداز اپنا لیا، چھکے مارنے کی اوسط میں بہتری
سال 2025 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کیلئے بہتری کا سال رہا ، جہاں ٹیم نے نمایاں فتوحات حاصل کیں وہیں ٹیم ماڈرن ڈے کرکٹ کا انداز بھی اپناتے ہوئے دکھائی دی۔ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے رواں سال چھکے مارنے کی اوسط میں بہتری آئی، ٹیم نے 34 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 3872 گیندیں کھیلتے ہوئے 235 چھکے لگائے۔ یعنی ہر میچ میں7 اور ہر 16 گیندوں کے بعد ایک چھکا لگایا۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے الاؤنسز کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا
لاہور : قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا۔ ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ بنگلا دیش اور پرو ہاکی لیگ کے لیے لگائے جانے والے کیمپس کی ڈومیسٹک ڈیلیز پلیئرز کو نہیں ملیں، اسی طرح کھلاڑیوں کو بنگلا دیش کے خلاف سیریز کی انٹر نیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں
سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم میں اہم عہدہ مل گیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا منیجر اور مینٹور مقرر کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سرفراز احمد ٹیم کے ہمراہ سفر کریں گے۔ انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ عثمان خان ایونٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔
گمبھیر، کوہلی اور روہت کے بگڑتے تعلقات پر ڈریسنگ روم میں کشیدگی، بی سی سی آئی پریشان
بھارتی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور سینئر بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان تعلقات تلخی پیدا ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ون ڈے ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا بھی آئی پی ایل چھوڑنے کا اعلان
آسٹریلوی آل راؤنڈرگلین میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئی پی ایل سے علیحدگی کا اعلان کیا
ابھیشیک شرما کی دھواں دار بیٹنگ، 12 گیندوں پر ففٹی اور 32گیندوں پر سنچری بنا ڈالی
بھارت کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں 12 گیندوں پر نصف سنچری اور 32 پر سنچری بناکر مخالف ٹیم کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ ابھیشیک شرما نے اتوار کو سید مشتاق علی ٹرافی میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے بنگال کے خلاف اپنی جارحانہ بیٹنگ سے ایک بار پھر سب کو متاثر کیا اور متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر ابھیشیک شرما نے بنگال کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 12 گیندوں میں 50 رنز مکمل کیے، جو مینز 20 کرکٹ میں کسی بھارتی بیٹر کی مشترکہ طور پر دوسری تیز ترین ففٹی ہے۔
آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا
آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔ کراچی میں کھیلے گئے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔ فواد عالم نے 24، عبدالرزاق نے 19 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کے مارک کلیری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 151 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 19 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا میں بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے
ایشز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر مشکل میں پھنس گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بغیر ہیلمٹ اسکوٹرز چلا کر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کر دی۔ رپورٹس کے مطابق کپتان بین اسٹوکس مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ نے برسبین میں فارغ وقت میں ای اسکوٹرز چلانے کا شوق پورا کیا۔ انگلینڈ کے کھلاڑی شہر گھومنے کے لیے ای اسکوٹرز پر نکلے۔
دورہ پاکستان سے وطن واپسی کے بعد سری لنکن کرکٹرز سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ گئے
کولمبو: دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچتے ہی سری لنکن کرکٹرز اپنے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ گئے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹرائی سیریز کھیلنے کے بعد آج صبح کولمبو پہنچی اور سری لنکا کرکٹ اسکواڈ کے اراکین وطن واپس پہنچتے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے۔ ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا کی سربراہی میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا اور کھلاڑیوں نے امدادی سامان آرمڈ فورسز کے حوالے کیا اور اس مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنے پر فورسز کا شکریہ ادا کیا
ڈوپلیسی کے بعد انگلینڈ کے معین علی کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ
انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی ایک اور بڑی وکٹ گرگئی ،جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیس کے بعد سابق انگلش کرکٹر معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے۔ فاف ڈوپلیسی کے بعد انگلینڈ کے معین علی بھی نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ معین علی نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ نئی شروعات کا وقت ہے۔ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے دور میں شامل ہونے پر بہت زیادہ پوجوش ہوں، پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔
ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی
ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی۔ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے سچن ٹنڈولکر کی 51 سنچریاں کا ریکارڈ توڑ دیا، یہ ویرات کوہلی کی 52 ویں سنچری تھی۔ اس سنچری کے ساتھ وہ ایک فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ معروف کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔
بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں صائم ایوب سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی ایکشن کیلئے تیار
بنگلادیش پریمئیر لیگ میں صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان سمیت پاکستان کے 11 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بیشتر پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلادیش پریمئیر لیگ کی نیلامی کے دوران فرنچائزز نے لیا جبکہ کچھ سے فانچائزز نے معاہدے کئے۔ صائم ایوب اور محمد عامر بی پی ایل کی ٹیم سلہٹ ٹائٹنز کا حصہ ہیں، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز اور جہانداد خان راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ ہیں، احسان اللّٰہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کی ٹیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں پر چلا گیا
ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن کے بعد پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں پر چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر جانے والے اسٹاف میں بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ: پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے
بنگلا دیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) میں پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے ۔ پاکستان کے بیشتر کرکٹرز کو بی پی ایل کی نیلامی کے دوران فرنچائزز نے لیا اور کچھ سے معاہدے کیے گئے ہیں۔ پاکستانی کرکٹر خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ بن گئے ہیں جب کہ صاحبزادہ فرحان ، محمد نواز ، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ احسان اللہ اورحیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی ٹیم میں ہیں جب کہ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی طرف سے کھیلیں گے۔
بابراعظم نے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہدآفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا
سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز میں کیچز لینے والے کھلاڑیوں میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بابر اعظم نے یہ اعزاز راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں کوشل مینڈس کا کیچ پکڑ کر حاصل کیا۔ فائنل میچ میں بابراعظم نے 3 کیچ پکڑے اور 170 انٹرنیشنل کیچز کے ساتھ شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اپنے کریئر میں167 کیچ کیے
پاکستان کے لیجنڈ ٹینس اسٹار اعصام الحق ریٹائر ہوگئے
پاکستان کے لیجنڈ ٹینس اسٹار اعصام الحق ٹینس کورٹ سے رُخصت ہوگئے۔ اسلام آباد میں ہونے والا اے ٹی پی چیلنجر کپ کا مینز ڈبلز فائنل اعصام الحق کے کیریئر کا آخری مقابلہ تھا۔ چیلنجر کپ کے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام کو مزمل مرتضیٰ کے ساتھ حریف پیئر کے خلاف اسٹریٹ سیٹ میں شکست ہوئی۔ اعصام الحق کا کہنا تھا کہ حریف پیئر کو جیت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ، پورے کیریئر میں سپورٹ کرنے پر اپنی فیملی اور دیگر لوگوں کے شکر گزار ہیں۔
ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال ٹیم چھٹیوں پر اپنے وطن روانہ، سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟
لاہور: ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے خاتمے کے بعد چھٹیاں گزارنے اپنے وطن نیوزی لینڈ چلے گئے۔ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا میرا چہرہ تھکا ہوا لیکن میں خوش ہوں، میں نیوزی لینڈ اپنے گھر واپسی کے لیے ایک لمبے سفر کا آغاز کر رہا ہوں۔ مائیک ہیسن نے لکھا کہ میں اپنی فیملی کو مس کر رہا ہوں، چند ہفتے اپنے گھر گزاروں گا، فیملی کے ساتھ ساتھ میں گرم موسم بھی مس کر رہا ہوں۔
نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کیلئے یادگار اور غیر معمولی قرار
نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کے لیے غیر معمولی اور یادگار رہا، پاکستان کرکٹ ٹیموں نے نومبر کے مہینے میں فتوحات سے اپنا مکمل غلبہ ثابت کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کرکٹ کے لیے یہ نومبر یادگار ہے، پرچم اسی طرح بلند رہے۔ نومبر میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی جبکہ فیصل آباد میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز میں بھی شکست دی۔
اے ایف سی انڈر17ایشین کپ کوالیفائیر، پاکستان نےگوام کو 0-11 سے شکست دے دی
اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائیر میں پاکستان نے گوام کو 0-11 سے ہرا دیا۔ یہ پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کی کسی بھی ایونٹ میں سب سے بڑی فتح ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے چار،کلیم اللہ جونیئر نے تین گول اسکور کیے۔ عبداللہ، شہرام ، حسنین اور اشرف نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان نے کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی میں پانچ میں سے تین میچ جیتے ہیں۔
روہت شرما نے ون ڈےکرکٹ میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ چھکے مارنےکا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی بلے باز روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں 352 چھکے لگا کر سابق پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کے 351 چھکوں کا طویل عرصے سے قائم ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ جنوبی افریقا سے جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں روہت شرما نے اوپنر کی حیثیت سے 57 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔ 3 چھکوں کے ساتھ روہت شرما کے ون ڈے انٹرنیشنل میں چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے جو کہ انہوں نے 269 اننگز میں لگائے ہیں۔
بابر اعظم نے عمر اکمل اور صائم ایوب کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ جمعرات کو بابر اعظم راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر پویلین لوٹے۔ یہ 10 واں موقع تھا جب بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل وہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے
پی سی بی اور اطالوی کرکٹ فیڈریشن میں کرکٹ کے فروغ کیلئے تاریخی معاہدہ
پاکستان کرکٹ بورڈ اور اطالوی کرکٹ فیڈریشن کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پی سی بی اور اٹلی کرکٹ فیڈریشن (FCRI) کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر پی سی بی کے سی او او سمیر احمد اور اٹلی کرکٹ فیڈریشن کی صدر ماریا لورینا نے دستخط کیے۔ معاہدے کو مرد و خواتین کرکٹ کی مشترکہ ترقی کے لیے تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ شراکت داری اٹلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے فوراً بعد سامنے آئی، جو یورپی کرکٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان کے سری لنکا دورے کا شیڈول سامنے آ گیا، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز دامبولا میں
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز جنوری میں دامبولا میں شیڈول کر دی گئی ہے، جو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا اہم حصہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز نے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت تمام میچ 8 سے 12 جنوری تک رنگڑی دامبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
انوشکا شرما کی قیمت 45 لاکھ” کیا معروف اداکارہ کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں؟”
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کی ایک مختصر ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ گزشتہ روز کرک انفو نے بھارتی ویمنز لیگ کے آکشن کے دوران ایک ذو معنی ٹوئٹ کیا جس نے صارفین کو حیران کر دیا۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’’انوشکا شرما کو 45 لاکھ روپے میں جی جی نے خرید لیا‘‘۔ یہ جملہ سامنے آتے ہی صارفین میں تجسس بڑھ گیا اور بہت سے لوگوں نے سمجھا کہ بات بالی ووڈ اداکارہ اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی ہو رہی ہے۔ تاہم حقیقت اس سے مختلف تھی۔ اصل معاملہ دہلی میں ہونے والی ویمنز لیگ کی نیلامی کا تھا، جہاں مدھیہ پردیش کی ابھرتی ہوئی کرکٹر انوشکا شرما مرکزِ توجہ بن گئی تھیں
ایشیز سیریز: آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز مکمل فٹ نہ ہوسکے
میلبرن : آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کےدوسرے ٹیسٹ کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انگلینڈکے خلاف برسبین ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں تبدیلی نہیں کی اور پیٹ کمنز کو مکمل فٹنس کے لیے مزید دو ہفتے مل گئے ہیں
بھارت کا نیشنل لیول باسکٹ بال کھلاڑی پریکٹس کے دوران لوہے کا پول گرنے سے جاں بحق
بھارت کا نیشنل لیول باسکٹ بال کھلاڑی پریکٹس کے دوران لوہے کا پول گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہر یانہ کے ضلع روہتک میں 16 سال کے نیشنل لیول باسکٹ بال کھلاڑی کی اس وقت موت ہو گئی جب پریکٹس کے دوران لوہے کا پول اس پر آ گرا۔ حادثے کے فوراً بعد زخمی کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ یہ واقعہ صبح 10 بجے اسپورٹس گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں نوجوان کھلاڑی اکیلے ہی باسکٹ بال کورٹ میں پریکٹس کر رہے تھے۔ حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ۔ فوٹیج کے مطابق کھلاڑی باسکٹ بال پریکٹس کر رہا تھا، جیسے ہی اس نے پول کو پکڑ کر لٹکنے کی کوشش کی، پورا لوہے کا پول اس پر گر گی
ایران کا ویزے جاری نہ کرنے پر فیفا ورلڈکپ ڈرا کے بائیکاٹ کا اعلان
ایران نے امریکا کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے 5 دسمبر کو واشنگٹن میں ہونے والی قرعہ اندازی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی فٹبال فیڈریشن کے ترجمان عامر مہدی علوی نے کہا کہ ایرانی وفد ڈرا تقریب میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ امریکا نے ایرانی ٹیم کے ہیڈ کوچ سمیت صرف 4 آفیشلز کو ویزے جاری کیے جبکہ ایران فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج کو ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ ترجمان ایران فٹبال فیڈریشن نے امریکی اقدام کو کھیلوں کے اصولوں کے خلاف ورزی قرار دیا۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ یاد رہے کہ ایران نے مارچ میں فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
بھارتی بیٹر کی ڈومیسٹک میچ میں دھواں دار بیٹنگ، 31 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی
بھارت کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں گجرات کے بیٹر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر برق رفتار سنچری بناڈالی۔ بدھ کو سید مشتاق علی ٹرافی میں گجرات اور سروسز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ جہاں سروسز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں گجرات کے کپتان اُرول پٹیل نے دھواں دار بیٹنگ کی اور مخالف ٹیم کے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ پٹیل نے 31 گیندوں پر سنچری اسکور کی جبکہ 37 گیندوں پر 119 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پٹیل کی اس اننگز میں 12 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔
سہ ملکی سیریز، پاکستان کو 6 رنز سے ہرا کر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا، زمبابوے باہر
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا جب کہ زمبابوے سیریز سے باہر ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سےکامل مشارا 76 اورکوشل مینڈس 40 رنز بناکر نمایاں رہے، داسن شناکا 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کے 184 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی
بابر پھر صفر پر آؤٹ! ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ جمعرات کو بابر اعظم راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ یہ 10 واں موقع تھا جب بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ یوں بابر اعظم، صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے۔ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست پر نظر ڈالیں تو عمر اکمل 84 میچز میں 10، صائم ایوب 55 میچز میں 10 جبکہ بابر اعظم 135 میچز میں 10بار صفر پر پویلین لوٹے۔
ایشیز سیریز: آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، پیٹ کمنز مکمل فٹ نہ ہوسکے
میلبرن : آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کےدوسرے ٹیسٹ کےلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انگلینڈکے خلاف برسبین ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں تبدیلی نہیں کی اور پیٹ کمنز کو مکمل فٹنس کے لیے مزید دو ہفتے مل گئے ہیں۔
بدترین شکست کے بعد بھارتیوں کی نیند حرام، کوچ اور سلیکٹر کو ہٹانے کا مطالبہ
جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش نے بھارتیوں کی نیندیں حرام کردی ہیں جس کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سمیت چیف سلیکٹر اجیت اگر کار کو ہٹانے کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔ گوہاٹی ٹیسٹ کی تاریخی کامیابی نے جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بغیر کوئی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والا کپتان بنادیا۔
فاسٹ بولر محمد موسیٰ کا شاندار کارنامہ، قائداعظم ٹرافی میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر ڈالی
اسلام آباد ریجن کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 26-2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی۔ قائداعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلےگئے میچ میں محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد موسیٰ کی یہ شاندار کارکردگی گزشتہ 10 سال میں قائداعظم ٹرافی کی پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک ہے۔ محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف دوسری اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے 3 کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد میں جاری پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 3 کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ حمزہ خان، نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے کوارٹر فائنل میچز با آسانی جیت لیے۔ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں حمزہ خان نے ٹاپ سیڈ مصر کے کریم الحمامی کو 1-3 سے شکست دی۔
بھارتی گھمنڈ پھر خاک میں مل گیا، جنوبی افریقا نے 25 سال بعد گھر میں ہی مات دیدی
جنوبی افریقا نے بھارتی گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے بھارت کو اس کی سرزمین پر کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں شکست دیدی۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو آج کھیل کے پانچویں روز 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی۔ اس ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 201 رنز بنا کر 288 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔
علی ترین کا ملتان سلطانز چھوڑنے کا اعلان
لاہور: علی ترین نے ملتان سلطانز چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے فرنچائز چھوڑنے کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی نئی انتظامیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھوں گا۔ ملتان سلطانز صرف اعداد و شمار سے کہیں زیادہ معنی رکھتی ہے۔ علی ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی پر مجھے محبت ہے۔ اور یہ وہ چیز ہے جس پر میرے مرحوم چچا عالمگیر ترین فخر کرتے تھے۔
اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ اے سی سی کے مطابق مینز انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔ انڈر 19 مینز ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو ہو گا۔ جبکہ سیمی فائنلز 19 دسمبر اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ حکام کے مطابق گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مزید 3 ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے شامل ہوں گی
کراچی کنگز نے بھی 10 سال کیلئے پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی
کراچی کنگز نے بھی 10 سال کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی۔ کراچی کنگز اور پی ایس ایل کے درمیان معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر ہوئی۔ چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کنگز نے لیگ کے وقار میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کیا، کراچی کنگز کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ 15 فروری کو ہوگا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے شیڈول کا اعلان آج ممبئی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ ایونٹ کیلئے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میچز 7 وینیوز چنئی، نئی دہلی ،کولکتہ ، ممبئی، احمد آباد،کولمبو، کینڈی میں ہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گزشتہ فارمیٹ کی طرح ہرگروپ کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ سپر 8 مرحلے میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں گروپس کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
والد کی طبیعت ناسازی کے باعث شادی ملتوی، بھارتی کرکٹر کے منگیتر بھی اسپتال میں داخل
بھارت کی اسٹار کرکٹر سمریتی مندھانا کی شادی والد کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب ملتوی کردی گئی جب کہ اب کرکٹر کے منگیتر میوزک کمپوزر پلاش موچل کو بھی اسپتال میں داخل کروانا پڑگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمریتی مندھانا کی شادی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کی گئی ہے، ان کی شادی کی تقریب گزشتہ روز 23 نومبر کو مہاراشٹرا کے علاقے میں واقع مندھانا فارم ہاؤس میں طے تھی۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی ختم
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس بی کے ثالث سینیٹر پرویز رشید نے کوچ سلمان بٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سلمان بٹ پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔ بعد ازاں سلمان بٹ نے اس پابندی کو اسپورٹس بورڈ کے آئین کے مطابق چیلینج کیا تھا جس کے پیش نظر دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی ایس بی ثالث نے پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
سلمان علی آغا نے راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ سال 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور حیران کن طور پر ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے۔ اس وجہ سے سلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے۔
لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے ساتھ مزید 10 سال کے معاہدےکی تجدیدکر دی
لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدے کی تجدید کر دی ہے۔ لاہور قلندرز نے ای وائی کی ویلیوایشن کے بعد معاہدے کی تجدید کی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہا ہےکہ لاہور قلندرز کی جانب سے معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر اعتمادکا ثبوت ہے، لاہور قلندرز کے مالکان نے اپنی فرنچائز کو عالمی برانڈ بنا دیا ہے۔ سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل اگلےسال 11ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں تک بڑھ جائےگی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی پی ایس ایل کے ساتھ مزید 10 سال کیلئے معاہدےکی تجدیدکر دی
لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدے کی تجدید کر دی ہے۔ پی ایس ایل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا معاہدہ نئی ویلیوایشن کے تحت دوبارہ طے پایا ہے۔ فرنچائز کی ویلیوایشن ای وائی مینا نامی غیر ملکی فرم نے کی۔
پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ ٹیم چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ ٹیم چیمپئن شپ جیت لی۔ مسقط میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو تین ۔ دو سے شکست دی۔ بیسٹ آف فائیو فریمز میں پاکستان کے اسجد اقبال اور محمد آصف پر مشتمل ٹیم نے نانسین وان اور چاو ہو مان پر مشتمل جوڑی کو شکست دی۔ پہلے سنگلز میں اسجد اقبال کو چاو ہو مان نے زیر کیا اور ہانگ کانگ کو برتری دلائی لیکن دوسرے سنگلز میں محمد آصف نے 82 کا بریک کھیلتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔
والدکو دل کا دورہ پڑنےکی وجہ سے انڈین ویمن کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی ملتوی
والد کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انڈین ویمن کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی ملتوی کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سمریتی مندھنا کی شادی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔ سمریتی مندھنا کی شادی کی تقریب میوزک کمپوزر پلاش موچل کے ساتھ آج مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں مندھنا فارم ہاؤس میں طے تھی۔ شادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ سمریتی مندھنا کے والد سرینواس مندھنا کو دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی گئی ہے۔ سمریتی مندھنا کی منیجمنٹ کمپنی نے میڈیا کو شادی کے ملتوی ہونےکے بارے آگاہ کیا ہے۔ سمریتی مندھنا کی شادی کے حوالے سے مختلف تقریبات چند روز سے جاری تھیں، تقریبات میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کی ساتھی کھلاڑی خصوصی طور پر شریک ہو رہی تھیں۔
سہ فریقی سیریز، پاکستان کے عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی
پاکستان کے عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی۔ سہ فریقی سیریز میں زمبابوے کے خلاف عثمان طارق نے تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عثمان طارق نے ٹونی منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن مساکاڈزا کی وکٹیں لیں۔ عثمان طارق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے پاکستانی پلیئر ہیں اور اس سے قبل فہیم اشرف، محمد حسنین اور محمد نواز بھی ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے شکست دے دی
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے۔ بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ زمبابوے کے ریان برل نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
وزیراعظم کی پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نےکمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم نےکہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم کےکوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پر لائق تحسین ہیں۔
پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اےکو فائنل میں شکست دیکر ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز جیت لیا
پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو فائنل میں شکست دےکر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت لیا۔ مقررہ 20 اوورز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے 20، 20 اوور میں 125، 125 رنز بنائے تھے جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔ سپر اوور میں بنگلا دیش کی ٹیم 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے سپر اوور میں 7 رنز کا ہدف چار گیندوں پر حاصل کرلیا۔ اس سے قبل دوحہ میں ہونے والے فائنل میں بنگلا دیش اے نے ٹاس جیت کر پاکسان شاہینز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
اسٹارک کی تباہ کن بولنگ اور ہیڈ کی دھواں دھار سنچری، ایشز کا پہلا ٹیسٹ 2 روز میں ہی ختم
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشز کا پہلا ٹیسٹ صرف دو روز میں ختم ہوگیا۔ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 205 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 83 گیندوں پر 123 رنز اسکور کیے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ٹریوس ہیڈ نے 69 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ پرتھ ٹیسٹ 1888 کے بعد اوورز کے اعتبار سے کھیلا گیا سب سے مختصر ٹیسٹ تھا۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔ پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہین آفریدی آج اور کل کے میچ میں آرام کریں گے۔ واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
شاہد آفریدی کا لنڈی کوتل کا دورہ، نوجوانوں کیلئے کھیل و ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
خیبر، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے لنڈی کوتل بارڈر کے قریب واقع علاقے باچہ مینہ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کرانہیں خوشگوار سرپرائز دیا۔ شاہد آفریدی نے نوجوانوں سے گپ شپ کی اوران کے مسائل سنے اس موقع پرانہوں نے مقامی کرکٹ گراؤنڈ میں دیواراورپچ بنانے کا اعلان کیا تاکہ نوجوان بہترسہولیات کے ساتھ کھیل سکیں۔
چیئرمین پی سی بی کا پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے بڑے انعامات کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے بڑے انعاما تکا اعلان کر دیا۔ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائزز کے لیے آنے والے ایڈیشن میں انعام کا اعلان کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی گروتھ پر فرنچائزز کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کی فاتح فرنچائز کو 5 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ فرنچائز کو 3 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ کے لیے کام کرنے والی بہترین فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالرز کا انعام ملے گا، آئیں سب مل کر کرکٹ کو نئی بلندیوں پر لے کر چلیں۔
بھارت کے ویٹرنز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کی میزبانی سے محروم ہونے کا خدشہ
کھیل میں سیاست لانے پر بھارت ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے۔ 50 سال سے زائد عمر والوں کا ورلڈکپ 2027 میں بھارت میں شیڈولڈ ہے جس میں پاکستان اعزاز کا دفاع کرے گا تاہم کھیل میں سیاست لانے پر بھارت سے ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز نے کہا کہ بھارت نے دسمبر 2025 تک پاکستان ٹیم کو و یزے کی یقین دہانی نہیں کرائی تو ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل ہوجائے گا۔ فواد اعجاز نے کہا کہ بھارت کو ورلڈ کپ کی میزبانی دینے پر اس ہی وقت پاکستان نے احتجاج کیا تھا کیونکہ بھارت نے گزشتہ سال بھی و یزا نہ دے کر ورلڈکپ میں اعزاز کے دفاع سے پاکستان کو محروم کردیا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدا میں پاکستان نے کولمبو میں اوور فیفٹی کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔
’دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے‘، آفریدی کا بھارتی طیارہ گرنے پر ردعمل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی میں ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے گرنے کے واقعہ پر ردعمل سامنے آگیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارے کے گرنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ ’دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے‘۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ جو ہوگیا وہ اچھا نہیں ہوا۔ سابق کپتان نے کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی ٹیلنٹ ہے، ٹیم بھی اچھا کھیل رہی ہے، ورلڈکپ میں بھی اچھا کرے گی۔ پی ایس ایل میں2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ کافی اچھی بات ہے، وہ کھلاڑی جن کو موقع نہیں ملتا، اب انہیں بھی موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔ بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنےاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کےمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: گروپس کی تفصیلات سمیت پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ اور وینیو سامنے آگیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپس اور پاک بھارت مقابلے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کے شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں 5، 5 ٹیموں کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جب کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک گروپ میں شامل ہوں گی جن کے درمیان مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔
بچے کی تنہا پرورش مشکل کام ہے: ثانیہ مرزا
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےکہا ہےکہ بچے کی تنہا پرورش مشکل کام ہے۔ ثانیہ مرزا حال ہی میں بالی وڈ ہدایتکار کرن جوہر کے ساتھ ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے میزبان کی سیٹ سنبھالی اور کرن جوہر سے سنگل پیرنٹنگ سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ ایک سوال کے دوران ثانیہ نے اعتراف کیا کہ کہ’ بیٹے کی تنہا پرورش مشکل کام ہے کیوں کہ ہم کام کرتے ہیں لہٰذا ہم پر مختلف ذمہ داریاں بھی ہیں‘ ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں دبئی میں رہتی ہوں اور بیٹے کو وہاں چھوڑ کر ہفتے بھر کیلئےکہیں سفر کرنا میرے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے کیوں کہ میں اس کو دیکھ نہیں سکتی، میری والدہ میرے لیے رحمت ہیں کیوں کہ وہ میرے بیٹے کے ساتھ ہوتی ہیں دوسری جانب باقی سب ٹھیک ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ‘میں نے کئی بار رات کا کھانا چھوڑ دیا کیوں کہ میں اکیلے کھانا نہیں کھاسکتی اس صورتحال نے مجھے میرا وزن کم کرنے میں بھی مدد کی‘۔ واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان 2024 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے
مراکش کے اشرف حکیمی افریقی فٹبالر آف دی ایئر قرار
مراکش کے اشرف حکیمی کو افریقی فٹبالر آف دی ایئر قرار دے دیا گیا۔ مراکش اور پیرس سینٹ جرمین کے اشرف حکیمی کو افریقی فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (Caf) ایوارڈز میں اشرف حکیمی کےساتھ محمد صلاح اورنائیجیریا کے وکٹراوشیمان بھی نامزد ہوئے۔
پی سی بی نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے ناموں سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے ناموں سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔ حالیہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیموں کیلئے فیصل آباد اور گلگت کے ناموں پر ممکنہ طور پر اتفاق ہونےکا امکان ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے شہروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ٹیموں کی بڈنگ کے لیے 6 نام دیے ہوئے ہیں ، ان ناموں میں سے کامیاب بڈر نام منتخب کریں گے۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق کامیاب بولی دہندگان کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ باضابطہ طور پر بولی دستاویزات میں شامل شہروں میں سے کسی بھی شہر کا نام اپنی ٹیم کے لیے منتخب کر سکیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی ٹیموں کے 6 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔ شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں میں فیصل آباد،گلگت ، سیالکوٹ، حیدرآباد، راولپنڈی اور مظفرآباد کےنام شامل تھے۔ پی سی بی نے دنیا بھر سے نئی ٹیموں کے لیے پیشکشیں طلب کر رکھی ہیں ، ٹیکنیکل پروپوزل جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 15 دسمبر ہے۔
ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ 13 انٹرنیشنل ٹیموں کیخلاف سنچری بنانیوالے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ بدھ کو ویسٹ انڈیز اور میزبان نیوزی لینڈ 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیپیئر میں مدمقابل تھے۔ جہاں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی شائی ہوپ دیگر تمام 11 ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔برائن بینٹ 49 اور کپتان سکندر رضا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دسون شناکا نے سب سے زیادہ 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی جنوری میں ہوگی
لاہور: پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی آئندہ سال 6 جنوری کو ہوگی۔ جیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ میں توسیع کا اہم سنگِ میل عبور کرلیا اور اب پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کے لیے 6 ممکنہ شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ دو نئی ممکنہ فرنچائزز کے لیے فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی اور صرف ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بولی دہندگان نیلامی میں شریک ہوں گے۔ اس حوالے سے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پا کستان سپر لیگ عالمی سطح کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک جام کے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد میں اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اسٹیڈیم شہر سے دور بنائے جانے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا.
وزیر اعظم کا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں سہ ملکی سیریز میں شریک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں وزیر اعظم نے تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پا کستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا مسلسل انعقاد ملک میں امن و استحکام کا ثبوت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کر کےجس جذبے، مہارت اور لگن مظاہرہ کیا، وہ داد کے قابل ہے۔پی سی بی چیئر مین محسن نقوی کی سربراہی میں سیریز کے انتظامات مثالی ہیں۔
ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراساؤ نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
کیربیئن آئی لینڈ کوراساؤ اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔ دنیا کی چند لاکھ آبادی والے ملک کوراساؤ نے فٹبال ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرکے اس کھیل کی دُنیا میں نئی تاریخ رقم کردی۔ ایک لاکھ 56 ہزار افراد پر مشتمل کیربیئن آئی لینڈ کوراساؤ آبادی کے لحاظ سے فٹبال کھیلنے والا سب سے چھوٹا ملک ہے۔ کوراساؤ نے اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرکے کھیل کی نئی تاریخ رقم کردی۔ اس سے پہلے یہ اعزاز ساڑھے 3 لاکھ آبادی والے ملک آئس لینڈ کے پاس تھا۔
اسنوکر ورلڈکپ: فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست، انگلش کیوئسٹ عالمی چیمپئن بن گئے
آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاروی شانڈلر پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئے۔ عمان میں ہونے والے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست ہوگئی۔ انگلینڈ کے ہاروی شانڈلر نے بیسٹ آف 9 فریم میں اسجد اقبال کے خلاف 2-5 کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔ اس سے قبل اسجد اقبال نے سیمی فائنل میں فرانس کے نکولز مورٹریکس کو ہرایا تھا۔ واضح رہے کہ آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کا ٹیم ایونٹ کل سےشروع ہوگا۔
بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 129 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو 129 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کولمبو جاری میں بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے چوتھے لیگ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز کی جانب سے مہرین علی نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بشرا اشرف نے 59، مریم جہانگیر نے 13 اور رمشہ شبیر نے 12 رنز بنائے۔
اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ ہم وطن یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت لیا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو75.44 میٹر ، دوسری تھرو83.05 میٹر ، تیسری تھرو 82.48 میٹر رہی جبکہ چوتھی باری میں انہوں نے77.06 میٹر کی تھرو کی۔ ارشد ندیم نے83.05 کی تھرو کےساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 کی تھرو کےساتھ برانز میڈل جیت گئے۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025: یو اے ای کو شکست، پاکستان شاہینز سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی میں پاکستان شاہینز نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں شاہینز نے 60 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت 37رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کی پوری ٹیم 18 اوورز میں صرف 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان علیشان شرافو صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ احمد طارق بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، سب سے زیادہ اسکور وکٹ کیپر سید حیدر نے 20 رنز کی صورت میں کیا، تاہم وہ بھی اپنی ٹیم کو بحران سے نہ نکال سکے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد دانیال اور معاذ صداقت نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے
اظہر علی پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفیٰ
سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو ارسال کر دیا ہے۔اظہر علی بطور ممبر سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ آف یوتھ پروگرام ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ معاملات پر ان کے پی سی بی سے اختلافات تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور قومی انڈر نائنٹین ٹیم کا انچارج بنائے جانے کے بعد اظہر علی کے اختیارات محدود ہوگئے تھے، جس کے باعث انہوں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
قومی کرکٹر عبد الصمد 3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
تین ملکی سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا لگ گیا ،قومی کرکٹر عبد الصمد(abdus samad) 3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ پی سی بی کے مطابق عبد الصمد کو گزشتہ رات فیلڈنگ سیشن کے دوران ہاتھ کی انگلی پر گہرا زخم آیا،عبد الصمد کا اسپتال میں مکمل علاج کرایا گیا ہے۔
بابر اعظم نے صفر پر آؤٹ ہونے میں شاہد آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ناپسندیدہ ریکارڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے منگل کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑا۔ بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے ہی میچ میں زمبابوے کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی 31 سالہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 9ویں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
میرے دوست قصہ یہ کیا ہوگیا‘، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی جانب یونس خان کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں یونس خان کو بالی وڈ گانا ’ میرے دوست قصہ یہ کیا ہوگیا سنا ہے کہ تو بے وفا ہوگیا ‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے
ایشیز سیریز کے آغاز سے صرف 2 روز قبل سابق آسٹریلوی بولر گلین میگرا کمنٹری پینل سے فارغ
سڈنی: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کمنٹری پینل سے فارغ کر دیے گئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق قومی براڈ کاسٹر ادارے نے گلین میگرا کو ریڈیو کمنٹری پینل سے الگ کر دیا ،گلین میگرا کو ایشیز کے آغاز سے صرف دو روز قبل کمنٹری پینل سے فارغ کیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گلین میگرا کو جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق کی بنیا دپر پینل سے فارغ کیا گیا ، ان کا آن لائن جوئے کی کمپنی کے ساتھ تعلق بتایا گیا ہے۔ آسٹریلین میڈیا کا کہنا ہے کہ قومی براڈ کاسٹر ادارے کی پالیسی کے مطابق ملازم کا جوئے کی کمپنی کےساتھ کوئی تعلق نہیں ہو سکتا ، فاسٹ بولر کا میگرا فاؤنڈیشن کی سپورٹ کے لیے جوئے کی کمپنی سے تعلق ثابت ہوا۔
بابر اعظم اور رضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی ہے، شاہین شاہ آفریدی
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ بابراعظم اور رضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی ہے۔ شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران بابر اور رضوان کی تعریف کی اور کہا کہ سینئرزکا ٹیم میں ہونا ضروری ہوتا ہے، بابراعظم اوررضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی سینچری کا انتظار کر رہے تھے، بابرنے محنت کی ہے اور خودپربھروساکیاہے،بابراعظم نے نیٹس میں بہت فوکس ہوکرتیاری کی۔ ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ محمدرضوان نے دونوں میچز میں ٹارگٹ کو پورا کیا، ان کا کہنا تھا کہ وسیم جونیئرکی صلاحیتوں کواستعمال کررہے ہیں،وسیم جونیئرانجریزکاشکارتھے مگرٹیم کے ساتھ رہے۔
سری لنکا ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب، وطن واپس روانہ
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ ٹرائی سیریز کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔ بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چارث اسالنکا اور کھلاڑی فرنیڈو کو بہتر علاج کے لیے وطن واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد داسن شاناکا کو ٹیم کی عبوری کپتانی سونپی گئی ہے، جو موجودہ سری لنکا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت اور ٹیم کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میدان میں مکمل تیاراورمؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے
تین ملکی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، سلمان علی آغا
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی شامل ہیں،سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ تین ملکی سیر یز میں بہت اچھا مقابلہ ہوگا، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ اس موقع پر زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے تیار ہیں،شاہین شاہ آفریدی بہترین بالر ہیں۔
سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کرکٹ میں پیسے کی ریل پیل پر بول پڑے
کلکتہ ٹیسٹ میں بھارت کی شکست اور پیسے کی ریل پیل پر سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نےتلخ حقیقت بیان کردی۔ کیون پیٹرسن نے کہا کہ کلکتہ ٹیسٹ کا رزلٹ ماڈرن ڈے کرکٹ کا ہی نتیجہ ہے، بیٹرز اب چھکے مارتےاور سوئچ ہٹ کھیل کر ہی بڑے ہورہے ہیں، بیٹرز کو اننگز لمبی کرنا اور مشکل حالات میں میچ بچانا نہیں سکھایا جا رہا۔
پاکستان میں سہ ملکی سیریز: کپتان سمیت 2 سری لنکن کھلاڑیوں کا وطن واپس جانے کا فیصل
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی بیماری کے سبب کل سے پاکستان میں شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کے بغیر وطن واپس جا رہے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا، فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو وطن واپس جا رہے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کہا کہ دونوں کھلاڑی کل سے شروع ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز میں دسُون شناکا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔پہلا میچ پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ: پاک بھارت ویمن کرکٹرزکامیچ کے بعد ہاتھ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں میچ کے بعد دونوں ٹیموں نےگرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس سے قبل بھارت کی مینزکرکٹ ٹیم نے کھیلوں میں سیاست گھسیٹتےہوئے ایشیا کپ میں پاکستان کےساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کردیا تھا۔ ویمنز ورلڈکپ میں بھی انڈین ٹیم نے اسپورٹس کی روح کے منافی حرکت کی۔ اس کے علاوہ کل رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں بھی دونوں ٹیموں میں ہینڈ شیک نہیں ہوا۔ تاہم ہاکی ، فٹبال اور ہینڈ بال کے پلیئرز نے کھیل میں سیاست کو لانے سے انکار کردیا تھا اور اب بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے بھی ثابت کردیا کہ کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں۔
سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور زمبابوے کا آمنا سامنا ہوگا
ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا، افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے کپتانوں نے شرکت کی۔ میزبان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، سیریز کے دوران پوری کوشش کریں گے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں، ہماری ٹیم کے پاس اچھے آل راؤنڈرز ہیں جو مکمل بیٹر اور مکمل بولر ہیں۔
ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز بھارت اےکو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز نے بھارت اےکی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت اے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19 اوررز میں 136رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت اے کے جانب سے سوریاونسی نے 45 اور نمن دھیر نے 35 رنز بنائے۔ بھارت اے کی آخری 8 وکٹیں اسکور میں صرف 45 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ پاکستان شاہینز کی طرف سے شاہد عزیز نے24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔معاذ صداقت اور سعد مسعود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سفیان مقیم ، عبید شاہ اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ اتوار کو رضوان کے ون ڈے فارمیٹ میں 100 میچز مکمل ہوگئے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ایک روزہ میچ کے آغاز سے پہلے 100 ون ڈے انٹرنیشنل مکمل ہونے پر محمدرضوان کیلئے میدان میں ایک تقریب ہوئی۔ تقریب میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمدرضوان نے گراؤنڈ میں ہمیشہ انرجی دکھائی، رضوان میں پاکستان کیلئے کھیلنے کی چاہت ہے۔ اس موقع پر نسیم شاہ نے محمدرضوان کو 100 ویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی کیپ پیش کی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ 100 ون ڈے میچز میں 2921 رنز اسکور کیے ہیں۔
پاکستان شاہینز کا بھارت کو ہرانا ہم سب کیلئے فخر کا لمحہ ہے: محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی فتح کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا۔ محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح پر کہا کہ ٹورنامنٹ میں دبنگ، نڈر اور ناقابل فراموش پرفارمنس قابل تعریف ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے سری لنکاکے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ پر بھی مبارکباد دی اور کہا کہ بیک ٹوبیک شاندارپرفارمنسز پرکھلاڑیوں،کوچز اور انتظامیہ کے جذبے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لڑکوں پربھروسہ اوریقین رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ون ڈے سیریزمیں کامیابی پرکرکٹ ٹیم کومبارکباد پیش کی۔
پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار پیش قدمی، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا
اسلام آباد، پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ قومی ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے میچ میں بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-8 سے فتح حاصل کی، جس کے ساتھ ہی سیریز میں اپنی برتری مستحکم کرلی۔ میچ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان اوررانا وحید نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دو، دو گول اسکور کیے جبکہ رانا ولید، عماد بٹ، حنان شاہد اورافرازخان نے ایک، ایک گول داغ کر فتح کو مزید بامعنی بنا دیا۔
بھارتی کھلاڑیوں کا تضحیک آمیز انداز، جنوبی افریقی کپتان کو بونا بھی کہہ دیا
بھارتی کھلاڑیوں کا جنوبی افریقی کپتان بارے تضحیک آمیز انداز سامنے آ گیا۔ کولکتہ ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت فاسٹ باؤلر کی گیند پر جنوبی افریقہ کپتان ٹیمبا باووما کے خلاف بھارتی کھلاڑی ایل بی ڈبلیو کی اپیل کر رہے تھے
باووما کے بارے میں نامناسب تبصرے پر بمراہ پر جرمانے اور پابندی کا امکان
ایڈن گارڈن کلکتہ میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران جنوبی افریقی کپتان کے حوالے سے نامناسب تبصرہ کرنے پر جسپریت بمراہ مشکل میں پڑ گئے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کے بعد ری ویو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بمراہ نے ٹیمبا باووما کو ’بونا‘ قرار دیا تھا۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ وِسڈن کے مطابق اپنے تبصرے کے بعد بمراہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خدشے میں گھر گئے ہیں۔ یہ واقعہ آرٹیکل 2.13 کے تحت آتا ہے جو کسی بھی کھلاڑی، آفیشل یا ریفری کے خلاف شخصی، توہین آمیز، ناشائستہ یا غیر اخلاقی زبان کے استعمال سے متعلق ہے۔
سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست، پاکستان نے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا کے 289 رنز کا ہدف پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کیا اور یوں سیریز میں بھی 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے سری لنکا کو بیٹنگ دی، سری لنکا کی ابتدائی چار وکٹیں 98 کے اسکور پر گر یں، پانچویں وکٹ پر سمارا وکرما اور جینتھ لیانگے نے 61 رنز جوڑے، وکرما 42رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ پر لیانگے اور مینڈس نے 73 رنز کی شراکت سے ٹیم کو سنبھالا دیا، مینڈس 44رنز بناکر میدان سے باہر گئے، لیانگے نے 54رنز کی اننگز کھیلی۔
تنقید کرنے والوں کو کوئی جواب نہیں دوں گا، ساری توجہ کرکٹ پر ہے: بابراعظم
قومی کرکٹر بابراعظم نے گزشتہ 2 سالوں کے دوران بہتر پرفارم نہ کرنےکے باعث اُن پر تنقید کرنے والوں کو جواب دینے سے گریز کیا اور واضح کیا کہ ان کا کام کرکٹ کھیلنا اور گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہے، اسی پر ساری توجہ مرکوز ہے۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ مشکل وقت گزرا تاہم میں نے اپنی فٹنس، بیٹنگ ، فیلڈنگ پر کام کیا، جب بھی کبھی مشکل وقت آئے اپنے اوپر اعتماد رکھیں۔ بابراعظم نے کہاکہ مداحوں نے برے وقت میں ہمیشہ سپورٹ کیا، مداحوں کی سپورٹ سے بہت حوصلہ ملا ، جو ٹارگیٹ تھا اس کے مطابق بیٹنگ کی، سنچری اسکور کرنےکے بعد اعتماد بحال ہواہے، خود پر بھروسہ تھا کہ سنچری اسکور کرنی ہے۔
بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔ سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں سنچری اسکور کرکے بابر اعظم نے سعید انور کا قومی ریکارڈ برابر کیا، سعید انور نے 244 اننگز میں پاکستان کے لیے 20 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بابر اعظم نے 136 ویں اننگز میں اپنے ون ڈے کیرئیر کی 20 ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری اسکور کی، بابر اعظم کم سے کم اننگز میں 20 سنچریاں مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 108 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے 133 اننگز میں 20 ویں سنچری اسکور کی تھی۔ خیال رہے کہ بابر اعظم نے 2 سال 2 ماہ اور 15 دن بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی ہے۔
پاکستان میں سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، سری لنکن ہائی کمشنر
سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستان میں سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، محسن نقوی کے ہمراہ انھوں نے راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈسری ویراتنے اور وزیرمملکت طلال چوہدری کے ہمراہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔ سری لنکن ہائی کمشنر فریڈسری ویراتنے نے کہا کہ وہ پاکستان میں سیکیورٹی سے مطمئن ہیں، مختلف ممالک میں خدمات سرانجام دیں، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ محسن نقوی نے پریکٹس کےلیے موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، وزیرداخلہ نے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر سری لنکن کھلاڑیوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا
سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے: آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائدکر دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق 11 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے گئے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نےمقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرائے۔ پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے آئی سی سی کی سزا قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ پہلےون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔
سندھ حکومت کا پہلی ای اسپورٹس چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے پاکستان میں ای اسپورٹس میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ میں پہلی بار 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مشتمل ای اسپورٹس چیمپئن شپ منعقد ہو رہی ہے۔ ایونٹ میں ملک کی 400 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،فائنل 22 نومبر کو کراچی میں ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو انعامات تقسیم کریں گے۔ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔ سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز منور علی مہیسر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ چیمپئن شپ میں 2 ایونٹس ہوں گے ۔
چیئرمین پی سی بی کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات
وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاکستان اور سری لنکا کی پریکٹس دیکھی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔ محسن نقوی کے ہمراہ سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی تھے۔ ا س موقع پرمحسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔ چیئرمین محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو جانفشانی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے پریکٹس کے لیے موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور دورہ جاری رکھنے پرمہمان کھلاڑیوں کا فردا فردا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، آپ کا دورہ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشتگردی کی شکست ہے۔پورا پاکستان آپ کی محبت اور خلوص کا مقروض رہے گا۔
ہاکی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کھیلی جانیوالی سیریز میں پاکستان نے بنگلادیش کو 2-8 سے ہرادیا
ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دے دی۔ ڈھاکا میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی 3 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 2 کے مقابلے میں 8 گول سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے 2، 2 جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی ، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ،ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سےحذیفہ اور امیر السلام نے گول بنائے۔ پاک بنگلا سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر کو جبکہ آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔3 میچوں پر مشتمل سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی ۔
ٹیم کے خدشات دور کیے، فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے وزیر دفاع سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا: محسن نقوی
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ ہمارے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے ڈیفنس منسٹر اور سیکرٹری سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ٹیم سے بات ہوئی، سری لنکن ٹیم کو یہاں رہنے پر بہت زیادہ تشویش تھی، ہم نے سارے خدشات دور کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے ڈیفنس منسٹر اور سیکرٹری سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا، سری لنکن اتھارٹی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان آرمی رینجرز اورپولیس سکیورٹی سنبھالے ہوئے ہیں جس کے بعد سری لنکن صدر نے خود اپنی ٹیم سے بات کی اور انہیں کھیلنے پر آمادہ کیا، سری لنکن ٹیم کے ارکان ہمارے اسٹیٹ گیسٹ ہیں، ان کو ہم اسی طرح کا پروٹوکول اور سکیورٹی دے رہے ہیں۔
پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجرکا بیان سامنے آیا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔ پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ بورڈ ٹیم کے باپ کا کردار ادا کرتا ہے، عزت سے بلائے تو کردار ادا کروں گا: شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ عزت سے بلائے تو کردار ادا کروں گا۔ شاہد آفریدی نے لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی آمد پر پاکستانی اور بھارتی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ ٹیم کے باپ کا کردار ادا کرتا ہے ، بورڈ عزت سے بلائے تو وہ کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور سیاست دونوں نظام اچھے نہیں ، سوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی ہے ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آج تک انہیں سیاست کا شوق نہیں لیکن کل کا نہیں پتا ، کرکٹ پاک بھارت تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ مودی سرکار سے قبل ان کی بھارتی کرکٹرز سے کافی اچھی دوستی تھی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔سیریز کے اگلے دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔
ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی تبدیل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ساتھ ون ڈن سیریز کے بقیہ 2 میچز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 3 ملکی سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔ 3 ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔ پی سی بی نے بتایا کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔
ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی تبدیل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ساتھ ون ڈن سیریز کے بقیہ 2 میچز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 3 ملکی سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔ 3 ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔ پی سی بی نے بتایا کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔
ون ڈے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی تبدیل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے ساتھ ون ڈن سیریز کے بقیہ 2 میچز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 3 ملکی سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔ 3 ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی، اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔ پی سی بی نے بتایا کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم 3 ملکی سیریز کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی
تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔ سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
میڈیکل پینل شاداب کی فٹنس سے مطمئن، کرکٹر کی ٹی ٹوئنٹی میں واپسی کا امکان
قومی کرکٹر شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں واپسی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور مائیک ہیسن شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلان سے قبل کم بیک کروانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شاداب خان کی فٹنس سے میڈیکل پینل اور فیزیو مطمئن ہیں، وہ تیزی سے ریکور کررہے ہیں جب کہ مکمل بولنگ اسپیل بھی کروا رہے ہیں۔ شاداب خان نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ بھی کی تھی۔
جوا اسکینڈل کی تحقیقات : ترکیے نے ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا
انقرہ: ترکیے نے جوا اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک ہزار سے زائد فٹبالرز کو معطل کر دیا۔ ترکش فٹبال فیڈریشن (TFF) کے مطابق پروفیشنل فٹبال بورڈ ڈسپلنری کمیٹی کی نشاندہی پر جوا اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں 1024 فٹبالرز کو معطل کیا گیاہے۔ معطل کیے گئے27 فٹبالرزکا تعلق ٹاپ ڈویژن کلبز سے ہے۔ ترکش فٹبال کے تیسرے اور چوتھے ڈویژن کے میچز 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دیے گئے ہیں، تاہم دوسری ڈویژن کے میچز جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ترک فٹبال کو ہلا کر رکھ دینے والے اسکینڈل میں پہلے ریفریز اور پھر کھلاڑیوں کی جانب سے جوا کھیلنے کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ اسکینڈل پچھلے مہینے اس وقت منظرعام پر آیا جب ترکش فٹبال فیڈریشن نے 149 ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز کو معطل کر دیا تھا۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی : پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ سری لنکا پاکستان کے 300 رنز کے ہدف کے جواب میں 293 رنز بنا سکا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
لوگ ہر میچ میں پرفارمنس کی توقع رکھتے ہیں، ہم روبوٹ نہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں: حارث رؤف
پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کوئی بھی میچ جیتنے کو سب سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کاموقع ملےگا تو ضرور تیار ہوں گا۔ پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے میں شکست دینے کے بعد حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرد موسم میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ حارث رؤف نے شکوہ کیاکہ لوگ 10 اچھے میچز کو بھول کر ایک بُرے میچ کو یاد رکھتے ہیں ،لوگ چاہتے ہیں کھلاڑی ہر میچ میں پرفارمنس دیں۔ انہوں نےکہا کہ لوگوں کو لگتا ہےکھلاڑی روبوٹ ہیں، ہم مشین نہیں ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں لیکن اپنے اوپر بھروسہ رکھتے ہیں۔
ایشیز سیریز سے قبل 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرزکو انجری کا سامنا
ایشیز سیریز سے چند دن قبل ہی 2 آسٹریلوی فاسٹ بولرز انجری کا شکار ہوگئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ انجری کے خطرے سے دوچار ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ 9 دن بعد ایشیز سیریزکا آغاز ہے تاہم اس صورتحال میں آسٹریلیا کو فاسٹ بولرزکی عدم دستیابی کا خدشہ ہے۔
بھارتی کرکٹر کے 8 گیندوں پر مسلسل 8 چھکے، تیز ترین ففٹی کا ورلڈ ریکارڈ قائم
کرکٹ کے کھیل میں بیٹر کی جانب سے 6 گیندوں پر مسلسل 6 چھکے مارنا ایک حیران کن کارنامہ سمجھا جاتا ہے لیکن بھارت کے فرسٹ کلاس کرکٹر نے 6 نہیں بلکہ 8 گیندوں پر مسلسل 8 چھکے لگاکر نئی تاریخ رقم کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست میگھالیہ سے کھیلنے والے آکاش کمار چوہدری نے رنجی ٹرافی کے پلیٹ گروپ میچ میں اروناچل پردیش کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مسلسل 8 چھکے لگا کر فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی ۔ آکاش کمار نےصرف 11 گیندوں اور 9 منٹ میں 50 رنز مکمل کیے۔ انہوں نےایک اوور میں 6 چھکے اور مجموعی طور پر 8 لگاتار چھکے لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ رپورٹس کے مطابق آکاش نمبر 8 پر بیٹنگ کے لیے اس وقت آئے جب ٹیم کا اسکور پہلے ہی 6 وکٹوں پر 576 تھا۔
اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہد آفریدی بھی شامل
کراچی: پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کی قیادت سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کریں گے۔ اسکواڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فواد عالم ٹیم کے نائب کپتان مقرر کیے گئے ہیں۔ اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ: پاکستانی اسکواڈ میں عبد الرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وِکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی شامل ہیں۔ لیجنڈری جاوید میانداد اس ٹیم کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور اپنی بے مثل تجربہ کاری اور کرکٹ کی بصیرت سے اسکواڈ کی رہنمائی کریں گے۔ جاوید میانداد کو سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین بطور ہیڈ کوچ اور اعظم خان بطور ٹیم منیجر کے ساتھ مضبوط ٹیم سپورٹ میسر ہوگی۔ واضح رہے کہ 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے گروپ ون میں میزبان پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں آسٹریلیا، امریکا، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔
لوئردیر : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، مقدمہ درج
لوئردیر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے حجرے کا مین گیٹ،کھڑکیاں اور گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ واقعے کے بعد 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
رضوان نے خود کپتانی چھوڑی، ان کے ہی مشورے سے ٹیم کی قیادت سنبھالی: شاہین آفریدی
راولپنڈی: پاکستان ون ڈے ٹیم کےکپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، رضوان کو ہی سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پہلی بارکپتان بنا تھا تو بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں سےرابطہ ہواتھا، مجھے کپتانی سےکیوں ہٹایا گیا، اس پر بات نہیں کروں گا
ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اہم سیریز سے قبل ہیڈ کوچ کی عدم دستیابی سے مایوس
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نے اہم سیریز سے قبل ہیڈ کوچ کی عدم دستیابی کو مایوس کن قرار دے دیا۔ پلیئرز ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف اور طاہر زمان کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے تھا، روانگی سے چند گھنٹے قبل تک صورتحال واضح نہ ہونے سے ٹیم پر برا اثر پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ طاہر زمان کی موجودگی میں ٹیم کو فائدہ ہو رہا ہے، ہیڈ کوچ کو پلیئرز کے معاملے میں لچک دکھانی چاہیے تھی، تاخیر سے کیمپ میں آنے پر ڈراپ کرنے کا مطالبہ کرنے کی بجائے جرمانہ کر دیتے
سابق جنوبی افریقی کرکٹرجونٹی رہوڈز بھی دہلی میں آلودگی سے پریشان، سوشل میڈیا پوسٹ وائرل
جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جونٹی رہوڈز بھارتی دارالحکومت دہلی میں آلودگی سے پریشان ہوگئے۔ سابق کرکٹرجونٹی رہوڈز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس پردہلی اورگوا کے موازنے کی تصاویراپ لوڈ کیں۔ تصاویر کے ساتھ جونٹی رہوڈز نے لکھا ’شکر ہے کہ وہ ساؤتھ گوا میں رہتے ہیں جہاں ان کے بچے باہر فٹبال کھیل رہے ہیں جب کہ دہلی میں بچوں سےکہاجاتا ہےکہ اندر رہیں‘۔ واضح رہے کہ سردیوں کے آغاز سے قبل دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 400 تک چلا جاتا ہے۔
بابراعظم آؤٹ آف فارم نہیں، امید ہے آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم آؤٹ آف فارم نہیں ہیں، جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بھی وہ اچھے ٹچ میں لگ رہے تھے، انہوں نے پریشر کو اچھا ہینڈل کیا۔ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا بدقسمتی سے بابراعظم رن آؤٹ ہوئے اور اس کا تعلق فارم سے نہیں ہے، امید ہے بابر اعظم آنے والی سیریز میں رنز کریں گے۔ مائیک ہیسن کا کہنا تھا جیت کا کریڈ ٹ کپتان شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، کنڈیشنز سمجھ کر بولنگ میں اچھی تبدیلیاں کیں۔
بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15ہزار رنز مکمل کرلیے
پاکستان کے بیٹر بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 15 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔ بابراعظم نے محموعی طور پر 370 انٹرنیشنل اننگز میں 15 ہزار رنز مکمل کیے۔ بابر انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔ بابر سے قبل انضمام الحق نے کریئر میں 20 ہزار 541، یونس خان نے 17 ہزار 790، محمد یوسف نے 17 ہزار 134 اور جاوید میانداد نے 16 ہزار 213 رنز بنائے۔ بابر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4 ہزار 302 اور ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار 330 سے زائد رنز بناچکے ہیں۔ بابر اعظم کے انٹرنیشنل کریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ہانگ کانگ سکسزکپ کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے دی۔ پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر135 رنز بنائے۔ کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22رنز بنائے۔ کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی پہلی گیند پر 92رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ڈبلیو ٹی اے ٹینس کے فائنل میں نمبر ون کھلاڑی ارینا سبالنکا کو اپ سیٹ شکست
ریاض: ڈبلیو ٹی اے ٹینس فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالنکا کو ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔ قازقستان کی ریباکینا نے فائنل میں اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7 سے ارینا سبالنکا کو ہرایا اور ڈبلیو ٹی اے ٹینس میں ریکارڈ انعامی رقم حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ ریباکینا کو ویمن ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم 3.98 ملین پاؤنڈز ملی، اس سے قبل ویمن ٹینس کی سب سے بڑی انعامی رقم ارینا سبالنکا کو ملی تھی۔ آرینا سبالنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 3.74 ملین پاؤنڈز ملے تھے۔
سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ جیو نیوز کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور تین ملکی سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے تاہم ان کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ 2025 (جسے پہلے ایمرجنگ ایشیا کپ کہا جاتا تھا) کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپئن شپ 14 سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگی۔یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔ گروپ اے میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیمیں ہوں گی۔ محمد عرفان خان ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں محمد عرفان خان (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاز صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، صفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔
کراؤڈ میں جانیوالی گیند شائقین گھر لے جائیں، کرکٹ میں نیا اصول متعارف
کرکٹ آسٹریلیا نے ایک منفرد اور شائقین دوست قدم اٹھاتے ہوئے امریکی بیس بال کی مقبول روایت کو بگ بیش لیگ میں متعارف کرایا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق رواں سیزن میں بگ بیش لیگ کے میچز میں شائقین کو ہر اننگز کے پہلے اوور میں چھکے یا چوکے کی صورت میں کراؤڈ میں جانے والی گیند اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہوگی۔ یہ نیا اصول صرف ہر اننگز کے پہلے اوور میں لاگو ہوگا۔ اگر کوئی گیند براہِ راست یا اچھل کر باؤنڈری پار کر تماشائیوں میں چلی جاتی ہے تو مداح اسے واپس کرنے کے بجائے یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھ سکیں گے۔ یہ اقدام مقامی بینک کے تعاون سے متعارف کرایا گیا ہے، جو جولائی میں کرکٹ آسٹریلیا کا نیا شراکت دار بنا ۔ یہ اصول ویمنز بگ بیش لیگ اور مینز بگ بیش لیگ دونوں میں نافذ ہوگا۔
سری لنکا نے دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
سری لنکا کرکٹ نے دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کردیا۔ سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سری لنکا وائٹ بال ٹیموں کی قیادت چاریتھ اسالنکا کریں گے جبکہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے دونوں اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ہی اسکواڈز کا حصہ ہیں ۔
ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
پاکستان کی عروشہ سعید نے چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
عروشہ سعید نے ریاض میں منعقدہ چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کراش (Kurash) میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ پاکستان کا پہلا میڈل ہے جو چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں 2025 میں جیتا گیا ہے۔ عروشہ سعید نے غیر معمولی صلاحیتوں، مہارت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کراش کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔ پاکستانی کراش ٹیم کی قیادت محمد سعد نے بطور ہیڈ کوچ کی جبکہ محمد رفیق اور شاہزیب نواز نے کھلاڑی کی تیاری اور تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ رہنمائی نے ٹیم کو یہ کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا
آئی سی سی اجلاس: محسن نقوی اور بھارتی بورڈ عہدیداران کی شرکت، ایشیا کپ کی ٹرافی پر کیا بات ہوئی؟
آئی سی سی کے اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی اجلاس میں ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاکپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ گزشتہ روز دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔
عباس آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز میں کویت کو ہرا دیا
پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے افتتاحی میچ میں کپتان عباس آفریدی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کویت کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ مشن روڈ گراؤنڈ، منگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 124 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز شاندار انداز میں ہوا۔ خواجہ نافع اور محمد شہزاد نے پہلے 2 اوورز میں 34 رنز بنا کر ٹیم کیلئے عمدہ آغاز کیا۔ تاہم شہزاد 14 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور عبدالصمد پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025: پاکستانی ٹیم کا اعلان، کئی بڑے نام شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے لیے پندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت نوجوان آل راؤنڈر محمد عرفان خان کریں گے۔ ٹورنامنٹ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوگا، جبکہ تمام میچز ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ’بی‘ میں پاکستان کے ساتھ عمان، بھارت اے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں، جبکہ گروپ ’اے‘ میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، دوسرا 16 نومبر کو روایتی حریف بھارت اے سے ہوگا، جبکہ تیسرا میچ 18 نومبر کو یو اے ای کے خلاف شیڈول ہے۔
اکستانی فاسٹ بولر پر بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت، 5 میچز کیلئے پابندی عائد
پاکستان کے فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عرفان جونیئر پر 5 میچز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق امپائرز نے وکٹوریا پریمیئر شپ میچ کے دوران بال کی حالت خراب کرنے پر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے جرم ثابت ہونے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عرفان جونیئر اب آسٹریلیا میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں، عرفان جونیئر پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، عرفان جونیئر پاکستان سپر لیگ میں بھی مختلف فرنچائزز کی جانب سے کھیلے ہوئے ہیں۔ چند برس قبل عرفان جونیئر آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے۔ عرفان جونیئر آسٹریلیا میں لوکل کرکٹ کلب کرکٹ کھیلنے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلنے کے اہل ہوئے۔
انگلینڈ اور اسرائیلی کلب کے درمیان فٹبال میچ، اسٹیڈیم کے باہر فلسطین کے حق میں بڑا احتجاج
انگلینڈ کے آسٹن ولا کلب اور اسرائیلی کلب مکابی کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹن ولا کلب اور کلب مکابی تل ابیب کے مابین یوروپا لیگ کا میچ برمنگھم کے وِلا پارک اسٹیڈیم میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا اور اسرائیلی فٹبال کلبز کے بین الاقومی مقابلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ شرکا نے مظاہرے کے دوران بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ اسرائیل نے فسلطین میں 400 سے زائد فٹبالرز کا قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرے میں مقامی رکن پارلیمنٹ محمد ایوب نے بھی شرکت کی۔
انگلینڈ اور اسرائیلی کلب کے درمیان فٹبال میچ، اسٹیڈیم کے باہر فلسطین کے حق میں بڑا احتجاج
انگلینڈ کے آسٹن ولا کلب اور اسرائیلی کلب مکابی کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹن ولا کلب اور کلب مکابی تل ابیب کے مابین یوروپا لیگ کا میچ برمنگھم کے وِلا پارک اسٹیڈیم میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا اور اسرائیلی فٹبال کلبز کے بین الاقومی مقابلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ شرکا نے مظاہرے کے دوران بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ اسرائیل نے فسلطین میں 400 سے زائد فٹبالرز کا قتل کیا۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، کویت کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں کویت کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کویت نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ کویت کی جانب سے اوپننگ بیٹر عدنان ادریس 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بلال طاہر نے ٹیم کے لیے 24 رنز جوڑے۔ میت بھوسر 41 اور وکٹ کیپر کیپر بیٹر عثمان پٹیل 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور معاذ صداقت نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
ارشد ندیم کی اسلامی یکجہتی گیمزمیں شرکت حتمی، 14 نومبر کو سعودی عرب روانگی طے
لاہور، اسلامی یکجہتی گیمزمیں شرکت کے لیے قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کی سعودی عرب روانگی حتمی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ارشد ندیم 14 نومبرکولاہورسے سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ 17 نومبر کو جیولن تھرو کے ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ارشد ندیم کی روانگی سے قبل تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ این او سی کے اجراء کے بعد ان کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔
زمبابوے کے سینئر بلےباز سین ولیمز منشیات کے اعتراف کے بعد ٹیم سے باہر
تجربہ کار زمبابوین بلےباز سین ولیمز(Sean Williams) کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں، کیونکہ زمبابوے کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے لیے مزید زیرِ غور نہیں ہوں گے اور ان کا سینٹرل کنٹریکٹ 2025 کے بعد تجدید نہیں کیا جائے گا۔
ابوظہبی ٹی 10 لیگ: بھارتی فرنچائز دہلی بلز کا دو پاکستانی کرکٹرز کیساتھ معاہدہ
ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں دو پاکستانی کرکٹرز افتخار احمد اور عبید شاہ کا بھارتی فرنچائز دہلی بلز سے معاہدہ ہو گیا۔ لیگ کا نواں ایڈیشن رواں ماہ سے ابو ظہبی میں شروع ہو رہا ہے۔ فرنچائز کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ افتخار احمد اور عبید شاہ کی شمولیت سے ٹیم کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔ انیس سالہ عبید شاہ کے لیے یہ پہلا بین الاقوامی فرنچائز معاہدہ ہے جو ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ نوجوان فاسٹ بولر نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن میں ملتان سلطانز کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ انہوں نے 11 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کر کے اپنی رفتار اور درستگی سے سب کو متاثر کیا۔ دہلی بلز نے ان کی شمولیت کو اپنی بولنگ لائن میں نئی توانائی کے طور پر دیکھا ہے۔
اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑی کی بھارتی حریف کو شکست
دوحہ: پاکستانی اسنوکر اسٹار شاہد آفتاب نے بھارتی کھلاڑی پارس گپتا کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے اسٹیج ٹو میں جگہ بنا لی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہد آفتاب کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ چیمپئن شپ کے تیسرے دن شکست کے باوجود پاکستان کے محمد سجاد ایونٹ ون کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے۔ چیمپئن شپ کے راؤنڈ 16 میں شاہد آفتاب نے بھارتی کھلاڑی پارس گپتا کو چار، دو فریم سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ان کی جیت کا فریم اسکور 25-73، 94-27، 36-77، 76-58، 6-122 اور 49-60 رہا۔
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے جلد ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا
ورلڈ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ جلد ریٹائر ہو کر اپنے اہلخانہ کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ورلڈ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ 40 سال کی عمر میں شاندار کیریئر کو اس چمک دمک کے ساتھ جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ اس لیے وہ اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزارنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ، مالکان پیسے دیے بغیر غائب
مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ہیون پریمیئرلیگ (آئی ایچ پی ایل) کے نام سے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جب کہ شان مارش اور شکیب الحسن نے مدعوکرنےکے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی نہ ہونےکی وجہ سےٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑگیا جب کہ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اورلیگ کے مالکان پیسے دیے بغیر راتوں رات غائب ہوگئے جس کے باعث ویسٹ انڈیزکےکرس گیل بھی ٹورنامنٹ بیچ میں چھوڑکر چلےگئے ۔
آئی سی سی نے ایشیاکپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرکھلاڑیوں کو سزائیں سنادیں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبر میں یو اے ای میں ہونے والے ایشیا کپ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کو سزائیں سنادیں۔ آئی سی سی نے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق حارث رؤف کو دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیےگئے ہیں اور 2 میچز کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔
جنوبی افریقا کو دھچکا، جارح مزاج بیٹر پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ڈیوالڈ بریوس انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ منگل کو جنوبی افریقی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب مڈل آرڈر بیٹر ڈیوالڈ بریوس کندھے کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوئے۔ 22 سالہ بریوس کو گزشتہ ہفتے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران کندھے میں چوٹ لگی تھی۔ بعد ازاں اسکین سے پتہ چلا کہ ان کے کندھے میں کھنچاؤ ہے، جس کے باعث وہ ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کندھے کی معمولی چوٹ کے باعث ڈیوالڈ بریوس پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
فیصل آباد: پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کا 264 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہوئی ہیں۔
ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کروں گا، بابر اعظم دنیا کے بہترین پلیئر ہیں، شاہین آفریدی
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی اعزاز کی بات ہے، یہ ذمہ داری اچھے سے نبھاؤں گا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا کہناتھا کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جارہی سب لڑکے پر جوش اور پر امید ہیں، جنوبی افریقا اچھی کرکٹ کھیلتی آرہی ہے ہم نے بھی ٹی ٹوینٹی سیریز اچھی کھیلی، ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے، فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، اب جو ذمہ داری ملی اس پر فوکس ہوں فرنٹ سے لیڈ کرنے کو تیار ہوں، فیصل آباد میں چمئینز کپ کا تجربہ اچھا تھا، فیصل آباد: اب موسم بہتر ہے شام میں بال گیلا ہوگا، بابر اعظم کے فام میں آنے کی خوشی دنیا کا بہترین پلئیر ہے
پی ایس ایل ٹیم مالکان کا مطالبہ تسلیم، بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
پاکستان سپر لیگ انتظامیہ اور فرنچائزمالکان کے درمیان اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق مالکان نے پی ایس ایل مینجمنٹ سے ملاقات میں اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جسے تسلیم کر لیا گیا ہے۔ پی ایس ایل 2026 اور 2027 سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، ان تمام تحفظات پر اجلاس میں غور کیا جائے گا ا اور پی سی بی حکام اپنے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں 6 فرنچائزز بشمول ملتان سلطانز کو مدعو کیا گیا ہے۔ فرنچائز مالکان نے کمرشل امور، ایونٹ ونڈو اور ای وائی ایویلیوایشن رپورٹ پر بریفنگ کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔
پہلا ون ڈے: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی
فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں، اقبال اسٹیڈيم میں آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ شاہین آفریدی پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے، انہوں نے ٹیم کی قیادت کرنے کو اعزاز قرار دیا، شاہین آفریدی نے کہاکہ بابر اعظم کا فارم میں آنا پاکستان کے لیے بہت ضروری تھا۔ سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔
جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا
مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل میں دلچسپ گفتگو کی اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی شاندار پرفارمنس پر تبادلہ خیال کیا۔ سلمان علی آغا نے بابراعظم سے ان کی بیٹنگ کے بارے میں دلچسپ انٹرویو کیا، جس دوران بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران ایک موقع پر اسپنرز کے خلاف تھوڑی مشکل پیش آئی تھی، سلمان علی آغا کے ساتھ پھر یہی پلان کیا کہ جہاں موقع ملے گا اور گیند ہماری رینج میں آئے گا تو اس پر چانس لیں گے۔
استنبول میراتھون کینیا کے ہوناز لوکیٹم کلیمیو نے جیت لی، 12پاکستانی رنرز کی بھی شرکت
استنبول میراتھون کا مینز ٹائٹل کینیا کے ہوناز لوکیٹم کلیمیو نے جیت لیا جبکہ خواتین کیٹیگری میں ایتھوپیا کی ایڈیرا مینیلا نے کامیابی حاصل کی۔ دو براعظموں کے درمیان ہونے والی دوڑ میں دُنیا بھر سے 50 ہزار سے زائد رنرز نے شرکت کی۔ مینز ایونٹ میں کینیا کے ہونا ز لوکی ٹم کلیمیو نے کامیابی حاصل کی، اُنہوں نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 10 منٹ اور 11 سیکنڈز میں طے کیا، دوسری اور تیسری پوزیشن ایتھوپیاکے ڈیبیلا اور کیباٹو نے حاصل کیں۔ خواتین کیٹیگری کا ٹائٹل ایتھوپیا کی ایڈیرا مینیلا نے جیتا، فنشنگ لائن تک پہنچنے کا اُن کا وقت دو گھنٹے چھبیس منٹ اور اٹھارہ سیکنڈز رہا۔
بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا
بھارت نے جنوبی افریقا کو 52 رنز سے شکست دیکر آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بارش کے سبب میچ تاخیر سے شروع ہوا مگر اوورز میں کٹوتی نہیں ہوئی، جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹ پر 298 رنز اسکور کیے۔ شفالی ورما نے 87، دپتی شرما نے 58 اور سمرتی مندھانا نے 45رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی ایا بونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 246رنز بناسکی، کپتان لورا وولوارٹ نے 101رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فیصلہ کن معرکہ نہ جتواسکیں، اُنہوں نے گیارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اینیری ڈریکسن نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، دپتی شرما نے چار اور شفالی ورما نے دو کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔
نیویارک میراتھون:کینیا کے کپروٹو نے ہم وطن رنز کو ایک سیکنڈ کے فرق سے ہرادی
نیویارک میراتھون کے سنسنی خیز مقابلے میں کنییا سے تعلق رکھنے والے 2 رنرز کا ’فوٹو فنش‘ ہوا اور کپرٹو نے یہ مقابلہ ایک سیکنڈ کے فرق سے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیا سے تعلق رکھنے والے کپروٹو (Kipruto) نے فائنل لائن 2 گھنٹے 8 منٹ اور 9 سیکنڈ میں عبور کی جب کہ الیگزینڈر موٹیسو (Alexander Mutiso) ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت کے ساتھ رنر اپ رہے۔ اس کے علاوہ کینیا کی ہیلن اوبیری (Hellen Obiri) نے خواتین کی دوڑ ریکارڈ 2 گھنٹے 19 منٹ اور 51 سیکنڈ میں جیت لی۔ میراتھون میں 50 ہزار سے زائد رنرز نے 42 کلومیٹر طویل ریس میں حصہ لیا جس میں 20سے زیادہ پاکستانی رنرز کی بھی شرکت کی جب کہ سارہ طہور 3 گھنٹے 34 منٹ میں ریس مکمل کر کے سکس اسٹار فنشر بن گئی۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان آغا سلمان نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 110 رنز پرڈھیر ہو گئی۔
سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین وزیر بن گئے
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر اور سابق کپتان محمد اظہرالدین (muhammad azhar ud din)نے سیاست کے میدان میں اپنی نئی اننگ کا شاندار آغاز کر دیا۔ کھیل کے میدان میں چوکوں چھکوں کی برسات کرنے والے اظہرالدین اب تلنگانہ کی ریاستی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہو گئے ہیں
سلمان مرزا نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ ماں کو دے دیا
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے اپنی کارکردگی کا کریڈٹ ماں کو دے دیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس پانچ سے چھ اچھے باؤلر ہیں لیکن کھیلانے کا فیصلہ کوچ کا ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کرلیا۔بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سر انجام دیا۔سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے تھے جبکہ بابر کو روہت کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 9 رنز درکار تھے ۔بابر نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں اپنی اننگز کا 9 واں رنز مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا۔
شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کی سالگرہ پر خوبصورت ویڈیو شیئر کردی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ اس کی سالگرہ منائی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شعیب ملک نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بیٹے اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔ اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ اپنے پسندیدہ دن کو سب سے عزیز کے ساتھ مناتے ہوئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ سالگرہ مبارک، اذہان! تمہاری زندگی خوشیوں سے بھرپور اور طویل ہو‘۔
ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 339 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انقلابی قدم، چائے کا وقفہ کھانے سے پہلے، نیا شیڈول متعارف
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے قبل چائے کا وقفہ دیا جائے گا، جسے ایک غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس نئی ترتیب کو آزمایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور غروب ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جہاں گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی شہروں کی نسبت پہلے نکلتا اور غروب ہوتا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ دن کے 90 اوورز قدرتی روشنی میں مکمل کیے جا سکیں۔
پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار
پاکستان اور بھارت کی ایمرجنگ کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل آنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کے نوجوان کرکٹرز آئندہ ماہ دوحہ میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 میں مدمقابل ہوں گے۔ اے سی سی نے ایمرجنگ ایشیا کپ کا نام بدل کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز رکھا ہے جو 14 سے 23 نومبر تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ اس دوران مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے جن میں گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں شریک آٹھ ٹیمیں ہی حصہ لیں گی
و یمنز ورلڈ کپ، بھارت نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ(ICC Women’s World Cup) کے دوسرے سیمی فائنل میں (australia women vs india women) بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، بھارت اور جنوبی افریقا 2 نومبر کو فائنل میں مدمقابل ہونگے۔ آسٹریلیا نے جیت کیلئے 339رنز کا ہدف دیا تھا،بھارت نے مطلوبہ ہدف 9 گیندوں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بھارت کی تاریخی جیت میں اسٹار بیٹر جمیما روڈریگز کی شاندار اننگز شامل تھی ۔انہوں نے 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ایمرجنگ ایشیا کپ میں ایک بار پھر مقابلے کیلئے تیار
روایت حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں نومبر میں ایک بار پھر ایمرجنگ ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، ایمرجنگ کپ میں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کرینگی
جس کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی اسے کپتان بنادیا :کامران اکمل جنوبی افریقا سے شکست پر پھٹ پڑے
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے جنوبی افریقی ٹیم سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا ذمہ دار کپتان اور کوچ سمیت سلیکشن کمیٹی کو بھی قرار دے دیا۔ گزشتہ روز 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 139 پرآؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان سپر لیگ کے سی ای او نے 2 نئی فرنچائز کیلئے آکشن کرانے کا اعلان کردیا
کھیلپاکستان سپر لیگ کے سی ای او نے 2 نئی فرنچائز کیلئے آکشن کرانے کا اعلان کردیا پاکستان سپر لیگ کے سی ای او نے 2 نئی فرنچائز کیلئے آکشن کرانے کا اعلان کردیا بڈ کرنے والی پارٹیاں دیے گئے پول سے ایک ٹیم منتخب کریں گی: سی ای او سلمان نصیر/ فائل فوٹو کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے 2 نئی فرنچائز کیلئے آکشن کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان نصیر نے کہا کہ جب لیگ شروع ہوئی تولوگ کم دلچسپی لے رہے تھے لیکن 5 پارٹیوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ٹیمیں خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بدنام کرنےکی کوششیں کیں لیکن یہ لیگ آگے بڑھتی رہی، 10 سال میں پی ایس ایل کے تمام معاہدے ختم ہوئے اور ہم نے طے کیا تھا کہ دسویں ایڈیشن کے بعد اس کی دوبارہ ویلیو ایشن کریں گے۔ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کےلیےآکشن ہوگا، بڈ کرنے والی پارٹیوں کو شہروں کےنام کا پول دیا جائےگا جس سے وہ ایک ٹیم منتخب کریں گے۔
کرکٹ میں انوکھا واقعہ، بنگلادیشی بیٹر چھکا لگا کر اُسی گیند پر ڈرامائی انداز میں آؤٹ ہوگئے
کرکٹ کے کھیل میں بے شمار ڈرامائی لمحات دیکھنے میں آتے ہیں، مگر بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں پیش آنے والا واقعہ سب سے عجیب اور اپنی نوعیت کا منفرد تھا۔ 27 اکتوبر کو بنگلا دیش کے فاسٹ بولر تسکین احمد ہوم گراؤنڈ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک غیر معمولی واقعے کا شکار ہوگئے جب انہوں نے ایک زبردست چھکا مارا لیکن اسی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں بنگلا دیش کو 3 گیندوں پر جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے اور اس کی ایک وکٹ باقی تھی۔ بنگلادیشی بیٹر تسکین احمد نے بھرپور انداز میں شاٹ کھیلا، گیند لیگ سائیڈ کی باؤنڈری پار کر گئی،شائقین جھوم اٹھے، ساتھی کھلاڑی خوشی سے چلانے لگے کہ چھکا ہوگیا
روہت شرما کیلئے منفرد اعزاز، ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر روہت شرما نے کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بدھ کو جاری ہونے والی تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں روہت شرما 2 درجے ترقی پاتے ہوئے موجودہ کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بیٹر بن گئے۔ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ناقابلِ شکست سنچری بنا کر انہوں نے بھارت کو 9 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی تھی جبکہ انہوں نے سیریز کے 3 میچوں میں 202 رنز بنائے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ، انگلینڈ کو شکست دیکر جنوبی افریقا پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے ہرا کر پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں کپتان لاؤرا ویل ورڈٹ کی 169 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں پر 319 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی اوپنرز نے سیمی فائنل کی شاندار شروعات کی ، کپتان لاورا ویل ورڈٹ اور تیزمین برٹس نے 116 رنز کی بنیاد رکھی ۔ پھر 3 رنز کے اضافے سے 3 وکٹیں گر گئیں
35 سالہ بھارتی ایتھلیٹ روہنی کلام نے خودکشی کرلی
پولیس کے مطابق ایشین گیمز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والی روہنی کلام ریاست مدھیا پردیش کے شہر دیواس میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئی ہیں۔ جوجسٹو ایتھلیٹ روہنی کی چھوٹی بہن روشنی نے پولیس کو بتایا کہ ’ روہنی بھارت کے شہر آشٹا میں ایک پرائیویٹ اسکول میں بطور مارشل آرٹ کوچ کام کررہی تھی‘۔ روشنی کے مطابق’ ہفتے کے روز روہنی اپنے گھر والوں سے ملنے دیواس آئی تھیں، اتوار کی صبح روہنی نے معمول کی طرح ناشتہ کیا اس کے بعد کمرے میں جا کر فون پر بات کی اور پھر دروازہ لاک کرلیا، بعد ازاں روہنی کو اپنے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی ‘ ۔
محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ، پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا۔ رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر تاحال دستخط نہیں کیے، ان کے علاوہ تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لیے کچھ مطالبات رکھے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے۔ قومی کرکٹر کے مطالبات منظور کیے جانے کا بھی کوئی امکان اس وقت نہیں ہے ۔
سینٹرل کنٹریکٹ میں اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی کیوں کی؟ رضوان نے پی سی بی سے چند سوالات پوچھ لیے
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پی سی بی سے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کی وجہ پوچھ لی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس پیش کیے تھے، محمد رضوان 10 کرکٹرز کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری میں کوئی کرکٹر شامل نہیں تھا۔ رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر تاحال دستخط نہیں کیے، ان کے علاوہ تمام کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کر دیے ہیں۔
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی: جنوبی افریقا نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا کے 195 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 139 پرآؤٹ ہوگئی۔ راولپنڈی میں کھیلے گیے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، بابر اعظم ، کپتان سلمان علی آغا شامل تھے۔ اس کے علاوہ حسن نواز، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابراراحمد بھی فائنل الیون کا حصہ تھ
ٹی20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ بابر اعظم صرف دو گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، انہیں کوربن بوش نے پاور پلے کے آخری اوور میں شکار کیا۔ اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ 8 ویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں عمر اکمل، صائم ایوب اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی، سلمان علی آغا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہےکہ غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ایشیاکپ میں کافی کچھ سیکھا ہے، غلطیوں سے سیکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے، غلطیوں پربات ضرور کی جاتی ہے،کیونکہ غلطیوں کودہرانا نہیں چاہتے۔
بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ ہوگئی، آئی سی یو میں داخل
بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریا س ایئر کی انجری سنجیدہ ہونے کے سبب انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر آسٹریلیا کےخلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کےدوران انجری کا شکارہوئے تھے جہاں کیچ پکڑتے ہوئےان کی پسلیوں میں چوٹ آئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق شریا س ایئر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہوگئی ہے اور اندرونی بلیڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرنا پڑا ہے۔
جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی جسے افریقی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی قومی ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔ آج کھیل کے آغاز میں سب سے پہلے پاکستان کے بابراعظم 50 رنز پر کر آوٹ ہوئے جس کے بعد تھوڑی ہی دیر میں دیگر بیٹرز بھی پویلین لوٹ گئے اور محمد رضوان 18 رنز بنا سکے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا نے 28 اور ساجد خان نے 13 رنز بنائے جب کہ نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر رنز پر آؤٹ ہوئے، آصف آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے سیمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کیشو مہراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقا نے 68 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دوسرے اننگز میں ایڈم مرکرم 42 رنز جب کہ ٹرسٹن اسٹبز صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ریان ریکلٹن 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے۔
آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی
آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عامر جمال نے نومولود کاہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے افسوسناک خبر دی۔ شیئر کی گئی تصویر کے ہمراہ عامر جمال نے ٹوئٹ کی ’ اللہ کی طرف سے اللہ کی طرف
یہی رویہ رہا تو بیرون ملک کیلئے سوچنے پر مجبور ہونگا، شہروز کاشف حکومتی انعام نہ ملنے پر پھٹ پڑے
لاہور: کوہ پیمائی میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے شہروز کاشف حکومت کی جانب سے انعام نہ ملنے پر پھٹ پڑے۔ 8 ہزار میٹر بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف تاحال حکومتی انعام کے منتظر ہیں۔ اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہروز کاشف نے کہا کہ حکومت نے مجھے کیش پرائز دینے کا کئی مرتبہ وعدہ کیا لیکن سب بھول گئے، اپنی زمین اور کار بیچی لیکن کوہ پیمائی کی وجہ سے اب مقروض ہوں
پنڈی ٹیسٹ: پروٹیز ٹیل اینڈرز کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ، پاکستان کی سبقت ختم کردی
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت گرین کیپس کی پہلی اننگز کی برتری ختم کردی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنا لیے ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن آصف آفریدی نے بغیر کسی رن کے اضافے کے ڈیولڈ بریوس کو پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد آصف آفریدی نے کائل ویرینے اور سیٹ بیٹر ٹریسٹان اسٹبس کو بھی آؤٹ کر کے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 شکار مکمل کیے۔ مارکو جینسن کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
38 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنیوالے آصف آفریدی نے پہلے میچ میں ہی 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دی
قومی کرکٹر آصف آفریدی نے اپنےپہلے میچ میں ہی منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر بن گئے۔ ان سے قبل انگلینڈ کے چارلس میریٹ نے 1933 میں 37 سال 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھی۔ خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے آغاز کے وقت آصف آفریدی کی عمر 38 سال 299 دن تھی۔
رضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ راشد لطیف نے بڑا دعویٰ کردیا
پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہین آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور اس سے قبل محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔ سوشل میڈیا پر سابق کپتان راشد لطیف کا ایک صحافی کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں راشد لطیف محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ محمد رضوان نے فلسطین کا جھنڈا اٹھالیا تو کیا آپ اس کو کپتانی سے ہٹادیں گے؟ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ’اس صورتحال سے یہ مائنڈ سیٹ آگیا ہے کہ ایک اسلامی ملک کا کپتان غیر اسلامی کپتان ہوگا‘۔ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ’قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ مائیک ہیسن کی 5 سے 6 لوگوں کی ٹیم ہے، مائیک ہیسن کو ڈریسنگ روم میں یہ کلچر پسند نہیں آتا، ان لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آرہا‘۔ راشد لطیف نے کہا کہ ’ جب انضمام الحق ، ثقلین مشتاق ، سعید انور ٹیم کا حصہ تھے اس وقت ہمیں ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا‘۔ واضح رہے کہ 2023 کے ورلڈ کپ کے دوران محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف کامیابی کو ’غزہ کے بھائیوں اور بہنوں‘ کے نام کیا تھا۔ دوسری جانب رواں برس پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ہی فلسطین کے بچوں کی امداد کیلئے ملتان سلطانز کے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر 1 لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سابق کپتان مصباح الحق کو کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نےچند دن قبل ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے لیے اشتہار دیا تھا اور اب بورڈ کی جانب سے مصباح الحق کی اس عہدے پر تقرری کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کیلئے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹرکی شرط رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت تنازع میں صورتحال سے صحیح طریقے سے نہ نمٹنے پر ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کیا تھا تاہم بعد میں انہیں بحال کردیا گیا تھا۔
آصف آفریدی کو ڈیبیو پر کیپ پہناتے ہوئے شاہین آفریدی نے کیا کہا؟
راولپنڈی میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بولر آصف آفریدی کو گزشتہ روز شاہین آفریدی نے کیپ پہنائی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے، اس میچ میں لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی 38 برس اور 299 دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔
ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا فیصلہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپورٹ اسٹاف میں اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ، ٹرینر اور فزیو غیر ملکی ہوں گے جب کہ ویمن ٹیم کے موجودہ کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیاں کی جائیں گی تاہم ہیڈ کوچ ملکی ہی ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر ملکی اسٹاف کی تقرری کا فیصلہ ویمن کرکٹرز کی فٹنس کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دوروں میں اضافہ کیا جائے گا جب کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے لیے بھی غیر ملکی دوروں کو بھی بڑھایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ آپریشنز ان معاملات کو دیکھ کر حتمی شکل دیں گے۔
تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی بورڈ کو ٹرافی دینے کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی بورڈ عہدیدار کسی ایک کھلاڑی کے ساتھ آکر تقریب میں ٹرافی وصول کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی فاتح بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے فائنل میچ جیتنے کے بعد ٹرافی وصول نہیں کی تھی جس پر محسن نقوی نے ٹرافی واپس اے سی سی کے دفتر بھجوا دی تھی۔ بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ اگر بھارتی کپتان کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر آکر لے جائیں۔
پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی 7 وکٹیں
راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل بھی 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ شاہین آفریدی، ساجد خان اور آصف آفریدی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور تینوں کو کیشوو مہاراج نے اپنا شکار بنایا جبکہ نعمان علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں سائمن ہارمر اور ایک وکٹ ربادا کے حصے میں آئی۔ پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ عبداللہ شفیق 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ پاکستان نے لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنےکیلئے تیار، آخری ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ فیصلہ کن معرکے سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستانی بیٹرز نے سوئپ اور ریویرس سوئپ کھیلنے کی خصوصی پریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ لاہور کی پچ بیٹنگ ، بولنگ دونوں کےلیے اچھی تھی، انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کریں گے۔ مہمان کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ایسی کنڈیشن میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے، پنڈی میں بھی نعمان اور ساجد کا چیلنج درپیش ہوگا، انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کیشو مہاراج فٹ ہیں اور وہ فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔ جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں نے راولپنڈی میں ٹریننگ کے بعداسلام آباد کے شاپنگ مال میں سیر و تفریح کی۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی روایتی اور ثقافتی اشیا میں خوب دلچسپی کا اظہار کیا، مختلف اشیا بھی خریدیں۔
پاکستان کے اشعب عرفان نے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا
پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش کے فائنل میں کامیابی حاصل کر کے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان نے وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کے خلاف تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی پلیئر نے 43 منٹ جاری میچ 11۔9، 11۔1 اور 11۔5 سے کامیابی حاصل کی۔ وینکوور اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 31,250 ڈالرز ہے۔
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری، 200 رنز مکمل
پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 3 وکٹوں کے نقصان کے 200 رنز بنا لیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ امام الحق 17 رنز بنا کر ہارمر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ عبد اللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 16 رنز بنا کر کیشوو مہاراج کا شکار بنے جبکہ شان مسعود 85 اور سعود شکیل 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ٹیم میں آصف آفریدی کو شامل کیا ہے جبکہ حسن علی کو آرام دیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی نے آصف آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی۔ آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، پنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، کیشو مہاراج، مارکو جینسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
افغانستان، پاکستان میں سہ فریقی سیریز سے دستبردار، پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں شریک نہیں ہو گا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔ ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری ، پی سی بی نے نئی ٹیم سے رابطہ کرلیا
لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاکستان میں ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے
آسٹریلیا کی معروف تیراک اور 4 مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان
آسٹریلیا کی معروف تیراک اور 4 مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس نے محض 25 سال کی عمر میں اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 4 مرتبہ کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس نے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ آریارنے ٹٹمس نے سوشل میڈیا کے ذریعے اعلان کیا کہ انہوں نے 18 سال سوئمنگ میں گزارے اور 10 برس ملک کو دیے مگر یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن وہ اس سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سوئمنگ سے پیار کیا ہے لیکن ایک وقت آیا جب سوئمنگ سے بڑھ کر بھی کچھ دیکھنا پڑتا ہے، کینسر کا خوف میرے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا اور میں دماغی طور پر متاثر ہوئی۔ واضح رہے کہ پیرس اولمپکس سے قبل آریارنے ٹٹمس کو کینسر کے ٹیومر کی سرجری کرانا پڑی تھی۔ آریارنے ٹٹمس 1964 کے بعد آسٹریلیا کی پہلی سوئمر تھیں جنہوں نے بیک ٹو بیک اولمپک گولڈ ایک ایونٹ میں جیتا تھا۔ انہوں نے پیرس اولمپکس میں 2 سابقہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز کو ہرا کر 400 میٹر فری اسٹائل میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جب کہ آریارنے ٹٹمس نے ٹوکیو اور پیرس اولمپکس میں مجموعی طور پر 8 میڈلز اپنے نام کیے، وہ 200 اور 400 میٹر فری اسٹائل میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔
وینکوور مینز اوپن اسکواش چیمپئن شپ : پاکستان کے نور زمان اور اشعب عرفان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
وینکوور مینز اوپن اسکواش چیمپئن شپ ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان اور اشعب عرفان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پی ایس اے ورلڈ سیریز کوپر ایونٹ کے راؤنڈ آف 16 میں دونوں پاکستانی پلیئرز نے کامیابی حاصل کی۔ نور زمان نے ویلز کے اوویں ٹیلر کو 53 منٹ میں تین ۔ ایک سے شکست دی، تھرڈ سیڈ نور زمان کی کامیابی کا اسکور 11-9، 11-9، 12-14، 11-8 رہا۔ فورتھ سیڈ اشعب عرفان نے ہانگ کونگ کے میتھیو لائے کو 71 منٹ میں تین ۔ دو سے ہرایا۔ اشعب عرفان کی کامیابی کا اسکور 11-4، 9-11، 11-7، 10-12، 11-6 رہا۔ خیال رہے کہ کینیڈا میں جاری وینکوور اوپن کی انعامی رقم 31250 ڈالرز ہے۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین کی سائیڈ انجری لو گریڈ ہے مگر انہیں احتیاطی طور پر نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیمرون گرین کی جگہ مارنوس لبوشین کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ کیمرون گرین مختصر ری ہیب مکمل کرکے ایشیز کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلیں گے۔ خیال رہے کہ مارنوس لبو شین نے ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا اوربھارت کے مابین ون ڈے میچز 19 ، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جو بالترتیب پرتھ، ایڈلیڈ اور سڈنی میں شیڈول ہیں۔
جنوبی افریقا سے وائٹ بال سیریز، بورڈ حکام نے پچز کے حوالے سے حکمت عملی بنالی
لاہور: پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے پلان تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تھنک ٹینک نے کیوریٹرز کو پچز کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں اور وائٹ بال سیریز میں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وائٹ بال سیریز میں یکطرفہ طور پر بڑے رنز کے لیے پچز تیار نہیں کی جائیں گی، فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر جنوبی افریقا کے بیٹرز کی اسٹرنتھ کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا، وائٹ بال سیریز میں ٹریکس سے بولرز، خاص طور پر اسپنرز کو بھی مدد ملے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ پر مشاورت جاری ہے اور پاکستان اسکواڈ میں اضافی اسپنر کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تیاری آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں، بہترین دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ آنے والے میچز کے لیے اسکواڈ ترتیب دیا جا رہا ہے ۔ ذرائع سلیکشن کمیٹی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیےکسی کے نام کے آگے کراس کا نشان نہیں، بابر اعظم اور نسیم شاہ سمیت تمام وائٹ بال کھیلنے والے کھلاڑی زیر غور ہیں، کوئی بھی کھلاڑی اگر اس وقت ٹیم کی ضرورت ہے تو اسے نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اکتوبر سے یکم نومبر کے درمیان کھیلے جائیں گے جب کہ ون ڈے میچز 4 ، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
ویمنز ورلڈکپ: بنگلادیش کو شکست دیکر آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیٹ پکی کر لی ۔ آسٹریلیا نے 199 رنز کا ہدف 25ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر دیا ۔ایلیسا ہیلی 113 اور لیچ فیلڈ 84 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں ۔ وشاکاپٹنم میں آسٹریلوی بولرز نے بنگلادیش کے خلاف اپنی کپتان کے پہلے بولنگ کے فیصلے کو درست ثابت کیا ۔ آسٹریلیا کے خلاف بنگلادیشی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکیں،مسلسل وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم بنگلا دیش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔ ربعیہ حیدر نے 44 رنز بنائے جبکہ سوبھانا موستاری نے 66رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 199 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی اور لیچ فیلڈ نے شاندار بیٹنگ کی۔ ایلیسا نے ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ دونوں اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 25ویں اوورز میں 10 وکٹ سے فتح دلا دی۔
مدارس اسلامیہ ہرقسم کے منفی پروپیگنڈوں سے بے نیاز ہوکر علم کی شمعیں روشن کرتے رہے ،مدارس کے پرامن ہونے کاہرحکومت نے اعتراف کیا ،مولانا عبدالواسع
مدارس کے طلباء کسی منفی اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث نہیں مدراس اسلامیہ آئین پاکستان اور ملک کی اسلامی تشخص کا شاہکار ہیں معاشرے میں اعلی اقدار رواداری اور اہم آہنگی مدارس کی مرہون منت ہے ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و دیگر کاسے خطاب صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مدارس اسلامیہ ہرقسم کے منفی پروپیگنڈوں سے بے نیاز ہوکر علم کی شمعیں روشن کرتے رہے ،مدارس کے پرامن ہونے کاہرحکومت نے اعتراف کیا ہے ۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ضلعی امیر مولانا فیض اللہ سابق وفاقی وزیر مولانا امیرزمان اور دیگر نے مدرسہ ناصر العلوم کے سالانہ جلسہ دستاربندی سے خطاب کیا۔ صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ مدارس اسلامیہ ہرقسم کے منفی پروپیگنڈوں سے بے نیاز ہوکر علم کی شمعیں روشن کرتے رہے مدارس کے پرامن ہونے کی ہرحکومت نے اعتراف کیا ہے جبکہ عصری اداروں کی خرابیوں اور ان میں منشیات کے استعمال تک کی خبریں وزراء کی جانب سے بطور اعتراف جاری ہوئیں ہیں۔ مدارس کے طلباء کسی منفی اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث نہیں مدراس اسلامیہ آئین پاکستان اور ملک کی اسلامی تشخص کا شاہکار ہیں معاشرے میں اعلی اقدار رواداری اور اہم آہنگی مدارس کی مرہون منت ہے معاشرے کو حیاء وشرافت کے سانچے میں ڈالنے اور خاندانی رشتوں کی قدروقیمت کی پہچان علماء اور مدارس نے کرائی ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب ذدہ ذہنیت کے حامل نام نہاد دانشور مدارس کی مخالفت کرکے نظریہ پاکستان کی توہین کے مرتکب ہورہے ہیں صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے افغانستان امن معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہیں کہا ہے افغانستان کے مظلوم عوام کو جس طرح عالمی طاقتوں نے اپنے مظالم کیلئے تختہ مشق بنایا اس کاتقاضہ کہ پرامن افغانستان کی تعمیر کیلئے آگے بڑھ کر معاہدہ کی پاسداری کی لاج رکھے اس حوالے سے طالبان قیادت نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حلقوں کو ہاروجیت کے طعنوں سے منع کیا ہے جوکہ وعدوں کے پاسدار ہونے کی علامت ہے تاہم افغانستان کے امن کی مکمل بحالی کیلئے بہت سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام افغان عوام کی خوشحالی اور امن کو اولین ترجیح کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے۔
