سندھ طاس معاہدہ: ثالثی عدالت
پاکستان نے دی ہیگ میں قائم ثالثی عدالت میں ایک بڑی قانونی جنگ جیت لی۔ عدالت نے سندھ طاس معاہدے (انڈس واٹرز ٹریٹی) کے تحت آنے والے دریاؤں پر بھارت کی طرف سے تعمیر کیے جانے والے پن بجلی منصوبوں کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش کے حساب کتاب کے طریقہ کار پر پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ کیس کی حساسیت کے باعث اگرچہ عدالت ثالثی کا یہ فیصلہ ابھی باضابطہ طور پر شائع نہیں کیا گیا، تاہم اسلام آباد میں اسے ایک بڑی سفارتی اور قانونی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ثالثی عدالت کے سامنے بھارت کے اس طریقہ کار کو چیلنج کیا تھا اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ اندازفکر بھارت کو 1960 کے سندھ طاس معاہدے کے تحت طے شدہ اجازت سے کہیں زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بنانے کی سہولت دیتا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ترجمان سید مہر علی شاہ نے بتایا کہ ٹریبونل نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کر لیا ہے اور یہ فیصلہ دیا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر ان بنیادوں پر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کا تعین نہیں کر سکتا جنہیں پاکستان نے ’’مصنوعی‘‘ قرار دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر عمل جاری رکھنے سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ عدالت میں بھارت کے رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ اور کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کے ڈیزائن کے معاملے پر دلائل دیے گئے اور عدالت نے فیصلہ 15 مئی کو جاری کیا۔ پاکستان کے مطابق فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کی پانی کنٹرول صلاحیت پر واضح حدود موجود ہیں، بھارت یہ ثابت نہیں کر سکا کہ پانی کا ذخیرہ بڑھ چکا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت پر لازم ہے کہ معاہدے کے جائزے کے لیے پاکستان کو مکمل معلومات فراہم کرے، عدالتی فیصلے نے پاکستانی مؤقف کو سائنسی، آبی اور اسٹریٹجک بنیادوں پر مزید مضبوط کیا ہے۔
کراچی: سی ویو پر ٹریفک حادثے
کراچی میں سی ویو کے قریب 14 مئی کو ٹریفک حادثے میں کار سوار شخص کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔ ٹریفک حادثے کے ملزم کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی کے ڈرائیور نعمان علی کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے ہے، ملزم کا کراچی سے بلوچستان ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے، ملزم کی گاڑی سے محکمہ ایکسائز بلوچستان کی دستاوزیز برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈبل کیبن پر بلوچستان حکومت کی جعلی نمبر پلیٹ تھی۔ ملزم کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں۔ واقعے کے بعد سے ملزم فرار ہے، تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ امکان ہےکہ ملزم بلوچستان میں روپوش ہے۔ خیال رہے کہ یہ حادثہ 14مئی کی رات کو سی ویو روڈ خیابان بخاری کے موڑ پر اس وقت پیش آیا تھا جب ایک گاڑی وہاں سے مڑ رہی تھی۔ اس دوران ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی آئی اور زور دار ٹکر مار کر فرار ہوگئی، حادثے میں سلمان موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ گاڑی میں موجود 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ملزم ڈرائیور اپنی گاڑی لے کر فرار ہوگیا، پولیس کی جانب سے راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی جس میں ملزم اپنی گاڑی ڈیفنس فیز 2 میں واقع ایک رہائشی بلڈنگ میں پہنچ کر چھپا دیتا ہے۔ اس کے بعد خفیہ طریقے سے ڈیفنس فیز 2 میں ہی ایک ورک شاپ میں مرمت کروانے کو بھیج دیتا ہے۔ واقعےکا مقدمہ بھی درج ہوا اور پولیس نے گاڑی بھی برآمد کرلی لیکن ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی۔ حادثے میں جاں بحق 35 سالہ سلمان 3 بچوں کا باپ تھا۔
وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات
اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا مذاکرات اور سفارتکاری ہی دیرپا علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ نیوکلیئر توانائی پلانٹ کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، توانائی پلانٹ کو نشانہ بنانا جوہری تحفظ کے اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے شہری جوہری تنصیبات کو کسی بھی حالت میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، ایسے حملے انسانی جانوں، ماحول اور عالمی امن کیلئے تباہ کن نتائج کا سبب بن سکتے ہیں۔
خیبر پختونخواکے مسائل پر
خیبر پختونخوا کے مسائل پرپاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ، پیپلز پارٹی کے گورنر اور ن لیگ کے اپوزيشن لیڈر ایک پیج پر آگئے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اپوزیشن لیڈر عباداللہ خان نے مشترکا پریس کانفرنس میں وفاق سے صوبے کے حقوق ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفاق کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ہمارا گناہ یہ ہےکہ ہم آپ کو گیس اور بجلی پیدا کرکے دے رہے ہیں؟ گورنر خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ ہم ریاست کو سستی گیس اور بجلی دے رہے ہیں، مائینز ہمارے پاس ہیں، ہمیں پانی کا شیئر مل جائےتو ہمیں گندم لینی کی ضرورت نہیں، درخواست ہےکہ اس مسئلے پر نوٹس لیں، ہمارے صوبےکیساتھ زیادتی ہوگی تو ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا دہشتگردی کےخلاف ہم جنگ لڑ رہےہیں، پولیس اور آرمی جوانوں کے جنازے اٹھا رہے ہیں، صوبے کے لیے ہر ایک کے ساتھ بیٹھنے کو ہمیشہ تیار ہوں، وفاق اگر اس صوبے کا حق نہ دے تو یہ زیادتی ہوگی۔ گورنر بولے ایک طرف پیٹرول اور بجلی پرعوام سےقربانی مانگی گئی، دوسری جانب سی این جی پر بھی امتحان لیا جارہاہے، وفاق کے ساتھ رابطے میں ہوں، وفاق کو باربار کہا کہ یہ ہمارے صوبےکےساتھ زیادتی ہے، یہ رویہ بند ہونا چاہیے،۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا صوبےکے مسائل کےحل میں بھی شہباز کی اسپیڈ سےکام کریں، یہاں غریب کو روٹی نہیں ملےگی، سی این جی نہیں ملےگی تو یہ کہاں جائیں گے؟ اس وقت بڑے بھائی کا کردار کمزور ہے، بڑے بھائی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاق کامختلف منصوبوں میں ہمارے ساتھ رویہ غیرقانونی وغیرآئینی ہے: سہیل آفریدی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی حکومت کے مختلف منصوبوں میں رویےکو غیرقانونی و غیرآئینی قرار دیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےکہاکہ صوبے کو آٹا فراہم نہيں کیا جارہا، ہم ریاست کو سستی گیس اور بجلی دے رہے ہیں لیکن ہمارے سی این جی اسٹیشنز بند کیے جا رہے ہيں۔ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر خط بھی لکھ دیا اور کہا کہ سی این جی بندش سے ہزاروں افراد کے روزگار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا میرا سب سے ایک ہی مطالبہ ہےکہ غیرقانونی اقدامات میں وفاقی حکومت کا ساتھ نہ دیں، صوبے میں وفاق کی کاموں کے لیے ہم بریج فنانسنگ بھی کررہے ہیں، صوبے میں گیس کی بندش مکمل طور پر غیر قانونی اقدام ہے، گیس بندش کے سلسلے میں کسی بھی غیر آئینی اقدام میں وفاق کا ساتھ نہ دیں، وفاق نےکے پی سے زیادتی کرتے ہوئے قبائلی اضلاع کے 12 ارب روپے بھی کاٹے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا اجلاس کے دوران میں نے صوبےکی بدامنی کا حل بتایا تھا، بد قسمتی سےمیری کسی بھی تجویز پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ سہیل آفریدی بولے مداخلت بند ہو اور کے پی حکومت کےساتھ مل کر حکمت عملی بنائیں تو 100 دن میں امن قائم ہوگا، حقائق ایک طرف ہیں اور یہ دوسری جانب جا رہے ہیں، جب رویے ایسے رہیں گے تو حالات بھی ٹھیک نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا پورے پاکستان کو آئین کی کتاب نے جوڑا ہوا ہے، پاکستان کے 45 فیصد جنگلات ہمارا صوبہ رکھتا ہے، آرٹیکل 158 میں صاف لکھا ہے جو صوبہ گیس پیداکر رہا ہے پہلا حق اس صوبےکا ہے، بند کمروں کے فیصلے ہم پر مسلط کیے جا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کو مجبور نہ کیا جائے۔ وفاقی حکومت کام کر رہی ہے لیکن مسائل بھی توجہ طلب ہیں: اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباد اللہ نے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت کام کر رہی ہے لیکن مسائل بھی توجہ طلب ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سب کو اکھٹا کرنے پر اسپیکر کے پی اسمبلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور ہم سب مل کر اپنا ان پُٹ دیں گے۔
بھارت نے دوبارہ للکارا تو
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ للکارا تو بھارت کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے۔ پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے خصوصی انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جو پہلے مار پڑی ہے بھارت ابھی تک اسے سہلا رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اس وقت جولوگ برسراقتدار ہیں ان کا بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑہے، بطور وزیردفاع کرزئی صاحب، اشرف غنی اور افغان طالبان سے ملاقات ہوئی، ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب سے قطر میں ملاقات ہوئی تھی۔ خواجہ آصف بولے انہوں نے ملایعقوب کو کہا کہ ہم اورکچھ نہیں چاہتے بس یہ چاہتےکہ ہمارے دشمنوں کو پناہ نہ دیں، ہمارے دشمنوں کو اسلحہ نہ دیں اور ان کی مہمان نوازی نہ کریں، ملایعقوب کوکہاکہ تاریخ ثابت کرتی ہےکہ ہم نے آپ کے دشمنوں کو اپنا دشمن سمجھا تو آپ ہمارے دشمنوں کو اپنا دشمن کیوں نہیں سمجھتے، ملایعقوب کو کہا کہ آپ ہمارے دشمنوں کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے تو نہ سمجھیں مگر انہیں دوست نہ بنائیں۔ خواجہ آصف نے ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کے امکان کو مسترد کردیا اور واضح کیاکہ ایران پر امریکا یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ دوسرے ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔ 28 ویں ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ 28ویں ترمیم پر کابینہ میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا سندھ طاس معاہدہ 66 سال سے کامیابی سے چل رہا تھا، سندھ طاس معاہدہ سب سے پرانا معاہدہ ہے، اس میں مکینزم موجود ہےکہ اختلافات کس طرح حل کیے جائیں گے، سندھ طاس معاہدہ، ہیگ کورٹ سے ہمارے حق میں فیصلہ آیا ہے۔
کراچی: 3 روز قبل سی ویو پر
کراچی میں3 روز قبل سی ویو پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کا ملزم اب تک گرفتار نہ ہوسکا۔ یہ حادثہ 14مئی کی رات کو سی ویو روڈ خیابان بخاری کے موڑ پر اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی وہاں سے مڑ رہی تھی۔ اس دوران ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی آئی اور زور دار ٹکر مار کر فرار ہوگئی، حادثے میں سلمان موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ گاڑی میں موجود 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ملزم ڈرائیور اپنی گاڑی لے کر فرار ہوگیا، پولیس کی جانب سے راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی جس میں ملزم اپنی گاڑی ڈیفنس فیز 2 میں واقع ایک رہائشی بلڈنگ میں پہنچ کر چھپا دیتا ہے۔ اس کے بعد خفیہ طریقے سے ڈیفنس فیز 2 میں ہی ایک ورک شاپ میں مرمت کروانے کو بھیج دیتا ہے۔ واقعےکا مقدمہ بھی درج ہوا اور پولیس نے گاڑی بھی برآمد کرلی لیکن ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی۔ پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے بھی مار ے لیکن ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔ حادثے میں جاں بحق 35 سالہ سلمان 3 بچوں کا باپ تھا۔
ایٹمی ملک کو جغرافیے
آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویویدی کے اشتعال انگیز بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جغرافیہ اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے کہ نہیں۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوتوا سوچ کے برعکس پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تردید حصہ ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی قیادت پاکستان کے وجود کے تصور کو قبول نہیں کرسکی، نہ ہی بھارتی قیادت 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود درست اسباق سیکھ سکی ہے، یہ متکبرانہ، جنگجوانہ، تنگ نظر ذہنیت بارہا جنوبی ایشیا کو جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلتی رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک خودمختار ایٹمی ہمسایہ ملک کو’’جغرافیے‘‘سے مٹانے کی دھمکی نہ کوئی تذویراتی اشارہ ہے، نہ سفارتی دباؤ، ایسی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن، جنون اور جنگ پسندی کی عکاس ہے، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تحمل اور اسٹریٹیجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تحمل اور اسٹریٹیجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تہذیبی برتری کی زبان استعمال نہیں کرتیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ریکارڈ موجود ہے، بھارت علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سرحد پار ٹارگٹ کلنگز میں ملوث رہا ہے، بھارت کا دنیا بھر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے کا رکارڈ تاریخی طور پر موجود ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نئی دہلی کا جارحانہ رویہ اس مایوسی کا نتیجہ ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکامی پرپیدا ہوئی، ’’معرکۂ حق‘‘ کے دوران بھارت کی مایوسی پوری دنیا میں بے نقاب ہوئی، بھارتی قیادت جنوبی ایشیا کو ایک اور بحران یا جنگ کی طرف دھکیلنے سے گریز کرے۔ شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے نتائج صرف جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوں گے، اس کے نتائج بھارت کے لیے تزویراتی اور سیاسی طور پر بھی قابلِ قبول نہیں ہوں گے، اس کے نتائج نہ صرف پورے خطے بلکہ اس سے باہر بھی تباہ کن ہوں گے، بھارت کو پاکستان کی اہمیت تسلیم کرتےہوئے پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔
محسن نقوی کی تہران میں
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات 90 منٹ جاری رہی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن کے لیے ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی صدرسے صدارتی محل میں ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ و داخلہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک نے اپنی سرزمین کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جس سے امریکا اور اسرائیل کے ایران میں عدم تحفظ پھیلانے کے منصوبے ناکام ہوئے، پڑوسی ممالک کا یہ عمل قابل قدر اور قابل ستائش تھا۔ ایرانی صدر نے اپنی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کی اجازت نہ دینے پر پاکستان،عراق اور افغانستان کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ملاقات وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت اور تعاون کو سراہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہونا چاہیے، حالیہ واقعات سے ظاہر ہےکہ خطے میں امریکی موجودگی سکیورٹی کےفقدان کی وجہ ہے۔ باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ خطےمیں امریکی موجودگی سکیورٹی کو نقصان پہنچانےکا راستہ ہموارکرتی ہے، خطےکے ممالک کو اعتماد اور تعاون کے ذریعے سیاسی اور سکیورٹی تعاون کا راستہ ہموار کرنا چاہیے۔ محسن نقوین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مذاکرات میں آپ کی کوششوں کےگواہ ہیں، ایران کے مفادات کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے آپ کی کوششوں کےگواہ ہیں، ایران اور پاکستان کے عوام اب مزید قریب ہوگئے ہیں، پاکستانی عوام ایرانی حکومت اور عوام کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایسے وقت میں ایران گئے ہیں جب امریکا کی طرف سے ایران پر دوبارہ حملوں کی بات کی گئی ہے، مگر صدر ٹرمپ کے مطابق پاکستان کی درخواست پرایسا (حملہ) نہیں کیا کیونکہ پاکستان، امریکا اور ایران کا دوست ملک ہونے کے ناطے اس معاملے کے سفارتی حل کا خواہاں ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور مستقل امن کے حوالے سے پرامید ہیں۔ برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کو دیےگئے انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ یہ ہماری تاریخ کے روشن ترین لمحات میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان کو ایک ایماندار ثالث اور ایسے ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے جس پر عالمی قیادت کو مکمل اعتماد ہے۔ یہ ہمارا سنہری وقت ہے اور 24 کروڑ پاکستانیوں کی طرح مجھے بھی ایک پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان آمنے سامنے مذاکرات کے دوسرے دور اور مستقل امن کے حوالے سے پرامید ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امن آسانی سے حاصل نہیں ہوتا۔ اس کے لیے صبر، دانشمندی اور مشکل حالات میں فیصلے کرنے کی صلاحیت چاہیے۔ ہم اب بھی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اسلام آباد میں مذاکرات کا ایک اور دور ہو اور دیرپا امن قائم ہو سکے، باقی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ایران، امریکا اور خلیجی ممالک سب پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں: وزیراعظم ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ہمیں یہ باوقار کردار ملا ہے۔ ہماری سیاسی اور فوجی قیادت کی شراکت داری کے باعث پاکستان کی عالمی ساکھ مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ خوش قسمتی سے ایران، امریکا اور خلیجی ممالک سب پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں۔ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بھی اس میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جب کہ سعودی عرب اور قطر سے بھی اس کے قریبی تعلقات ہیں۔ پاکستان کی ایران کے ساتھ 565 میل طویل سرحد ہے، جب کہ آبنائے ہرمز کے قریب اس کی بندرگاہیں موجود ہیں، جو عالمی توانائی کی رسد کے لیے انتہائی اہم علاقہ ہے۔ جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور قلت پاکستان کی معیشت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ مذاکرات میں فیلڈ مارشل کا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائےگا: وزیراعظم وزیراعظم نے مذاکرات کے حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ فیلڈ مارشل نے مذاکرات میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے، جو تاریخ میں یاد رکھا جائےگا۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کوششوں کا بھی ذکر کرنا چاہوں گا، جو مسلسل اپنے ہم منصبوں سے رابطے میں رہے اور بھرپور کوششیں کرتے رہے۔ ٹرمپ مداخلت نہ کرتے تو شاید کوئی زندہ نہ بچتا جو بتاسکتا کہ کیا ہوا: وزیراعظم گزشتہ سال مئی میں پاک بھارت تصادم کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ مداخلت نہ کرتے تو دنیا جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی دیکھ سکتی تھی اور شاید کوئی زندہ نہ بچتا جو بتاسکتا کہ کیا ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی نئی لہر کا سامنا کر رہا ہے، جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان، بی ایل اے اور دیگر گروہ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کو مجبوری قرار دیا۔ ہم نے کابل کو بارہا امن کے پیغامات بھیجےکہ ہمیں ہمیشہ پڑوسی بن کر رہنا ہے:وزیراعظم انہوں نے کہا کہ ہم نے کابل کو بارہا امن کے پیغامات بھیجے، لیکن اگر ہمارے معصوم لوگ مارے جا رہے ہوں تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے، حالیہ عرصے میں ہم نے سیکڑوں اپنے جوان کھوئے ہیں، ایسے میں آپ کیا کریں گے؟ ہم نے کابل کو بارہا امن کے پیغامات بھیجے کہ ہمیں ہمیشہ پڑوسی بن کر رہنا ہے، ہماری دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ مشترکہ سرحد ہے، اگر امن ہوگا تو دونوں ممالک خوشحال ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری صرف ایک درخواست تھی کہ وہ اس بات کی ضمانت دیں کہ دہشت گرد گروہوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورت میں ہم کیا کریں؟ کیا ان لوگوں کے ساتھ کھانا کھائیں جب کہ ہمارے بے گناہ شہری مارے جا رہے ہوں؟ دہشت گردی کا داغ پاکستان کے چہرے سے مٹانا ہمارا غیر متزلزل عزم ہے۔ یہ جنگ ہم صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے لڑ رہے ہیں۔
ذی الحج کا چاند نظر آگیا
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان کردیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کےارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز پیر پاکستان میں یکم ذی الحج ہوگی اور عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے 2 ارکان کی جانب سے چاند دیکھنےکی شہادت ملی۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 3 شہادتیں موصول ہوئیں۔ زونل کمیٹی کے ایک ممبر کے مطابق مردان سے دو گواہان نے رابطہ کیا ۔ محمد اور احمد نامی افراد نے ذی الحج کا چاند نظرآنےکی شہادت شیئرکی جب کہ پشاور سے بھی ایک شہادت موصول ہوئی۔
وزیراعلیٰ کا جیکب آباد میں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں پسند کی شادی کی پاداش میں پورے گاؤں کو آگ لگانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ نےکہاکمشنر لاڑکانہ متاثرین کی فوری مدد کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، پتا لگایا جائےکہ گھروں کو کس کے حکم پر جلایا گیا، کسی کو عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 100 سے زائد گھروں کو جلانے کو غیر انسانی عمل اور ناقابل برداشت قرار دیا۔ واقعے کا پس منظر یاد رہےکہ جیکب آباد میں پسند کی شادی پر مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو آگ لگادی۔ ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق گاؤں صدیق آرائیں اورگاؤں غازی خان چنہ کے جوڑے نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نےگاؤں کو آگ لگائی۔ پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کے والد ملہار برڑو نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ گاؤں والوں کا کیا قصور تھا؟ ڈیڑھ سو مکانوں کو کیوں جلادیا گیا؟ انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ صدام برڑو اور چنہ برادری کے سردار احمد علی چنہ 400 مسلح افراد کے ساتھ آئے اور پورے گاؤں کو آگ لگادی ، سب بے بسی سے دیکھتے رہے۔ لڑکی کے رشتے دار سردار احمد علی چنہ نے الزام مسترد کردیا اور کہا کہ ان کےگاؤں سے کم عمر لڑکی کو اغوا کیا گیا، اغوا کے خلاف عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ، مکانوں کو آگ لگانے کے واقعے میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں۔
بنوں: فتح خیل پولیس چوکی
بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی واقعےکے بعد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آرپی او کے مطابق پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ آر پی او کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر کے پی پولیس کی ستائش کی ہے۔ وزیر داخلہ نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں، قوم کو پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
فی الحال 28 ویں ترمیم کے
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر کا کہنا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پہلے پارلیمنٹ میں موجود اپنے اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، اتحادیوں کی طرف سے سگنل موصول ہوگا تو پھر رہنمائی اور مشاورت ہوگی۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم مخلوط حکومت ہیں، آئینی ترمیم مشاورت کے بغیر کیسے کرسکتےہیں، اتفاق رائےکے بغیر آئینی ترمیم پر پراسیس نہیں ہوگا، ابھی کچھ واضح نہیں، ڈرافٹ بننے پر ترمیم کےخدوخال واضح ہوتےہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاق کو چلانےکےلیےکچھ مسائل درپیش ہیں، ایم کیوایم کے ساتھی کہتے ہیں کہ مقامی حکومتوں کو مضبوط کیا جائے، جو تجویز وہ لائے وزیراعظم نےاس پراتفاق رائے پیدا کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی، وزیراعظم حکومت میں ہیں، صدر دوسری بڑی جماعت سے ہیں، صدر اور وزیراعظم بیٹھیں گے تو مشاورت آگے بڑھےگی۔
محسن نقوی کی تہران میں
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات میں ایران پاکستان تعلقات اور امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی امن اور تازہ علاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ نے امریکا کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں
خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا شکوہ سامنے آگیا۔ صوبائی کابینہ میں توسیع پر سابق گورنر کے پی اور پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان نے کہا کہ نئے کابینہ ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے کابینہ سے متعلق کسی نے نہیں پوچھا اور نا ہی میں نے کابینہ میں کسی کو شامل کرنے کی تجویز دی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر نیک محمد کاکہنا تھا کہ کابینہ میں نئے لوگوں کو میرٹ پر شامل نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہمارا فون تک اٹھانے کو تیار نہیں، ہم وزرات ماگنے کے لیے تو کال نہیں کرتے۔ نیک محمد نےکہا کہ کابینہ میں ایم این ایز کے بھائیوں کو شامل کیا گیا، جنوبی اور شمالی وزیرستان سے کابینہ میں کسی کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ کابینہ میں بنوں کی نمائندگی بھی نہیں ہے۔ واضح رہے صوبائی حکومت کی جانب سے 6 نئے وزراء ، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے کابینہ اراکین سے عہددوں کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔
28 ویں ترمیم میں ووٹر کی
وفاقی وزیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جن مسائل پر 28 ویں ترمیم آسکتی ہے وہ بنیادی نوعیت کے ہی ہوں گے، افواج پاکستان سے متعلق اس میں کوئی شق نہیں ہے، آئینی عہدوں سے متعلق کچھ لوگ ہیں جو صدارتی نظام کو بہتر سمجھتے ہیں لیکن اکثریت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ پارلیمانی جمہوری نظام ہی پاکستان کے لیے بہتر ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا 27 ترامیم ہوچکی ہیں، اب جو بھی ترمیم ہوگی وہ 28 ویں ہی ہوگی اس پر تو کوئی بحث نہیں ہے اور انتظار بھی 28 ویں ہی کا ہے البتہ جن مسائل پر یہ ترمیم آسکتی ہے وہ بنیادی نوعیت کے ہی ہوں گے، یہ ممکن ہے کہ میں اُس سے متعلق جس طرح سوچ رہا ہوں کوئی دوسرا نہیں سوچ رہا ہو اور اس لیے اس پر بات ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی، آبادی، پانی کی ترسیل کے مسائل اور کئی معاملات زیر غور رہتے ہیں اور ان پر مختلف زاویوں سے گفتگو ہوتی رہتی ہے اور ان تمام چیزوں میں کوئی ایک بھی چیز ایسی نہیں ہے کہ اگر اتفاق رائے پیدا ہو جائے تو اس کو بغیر ترمیم بنائے عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔ سینیٹر رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ووٹر کی عمر بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر الیکشن لڑنے سے متعلق جب آپ سمجھتے ہیں کہ کم سے کم عمر 25 سال ہونی چاہیے تو ووٹ دینا بھی ایک اہم ذمہ داری ہے، پیپلز پارتی ہم سے ناراض نہیں بلاول بھٹونے درست کہا ہے کہ ان کے بغیر ترمیم نہیں ہو سکتی، جب بھی جس پر بھی اتفاق رائے ہوگا تو مطلب یہی ہوگا کہ 28 ویں ترمیم ہی آئے گی اور یہ بات بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ بعض چیزوں پر جلد فیصلہ لینا ہوگا۔
ایٹمی ملک کو جغرافیے سے
آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویویدی کے اشتعال انگیز بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جغرافیہ اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے کہ نہیں۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوتوا سوچ کے برعکس پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تردید حصہ ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا اشتعال انگیز بیان ظاہر کرتا ہے کہ بھارتی قیادت پاکستان کے وجود کے تصور کو قبول نہیں کرسکی، نہ ہی بھارتی قیادت 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود درست اسباق سیکھ سکی ہے، یہ متکبرانہ، جنگجوانہ، تنگ نظر ذہنیت بارہا جنوبی ایشیا کو جنگوں اور بحرانوں کی طرف دھکیلتی رہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک خودمختار ایٹمی ہمسایہ ملک کو’’جغرافیے‘‘سے مٹانے کی دھمکی نہ کوئی تذویراتی اشارہ ہے، نہ سفارتی دباؤ، ایسی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن، جنون اور جنگ پسندی کی عکاس ہے، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تحمل اور اسٹریٹیجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تحمل اور اسٹریٹیجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، ذمہ دار ایٹمی ریاستیں تہذیبی برتری کی زبان استعمال نہیں کرتیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ریکارڈ موجود ہے، بھارت علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سرحد پار ٹارگٹ کلنگز میں ملوث رہا ہے، بھارت کا دنیا بھر میں گمراہ کن معلومات پھیلانے کا رکارڈ تاریخی طور پر موجود ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نئی دہلی کا جارحانہ رویہ اس مایوسی کا نتیجہ ہے جو پاکستان کو نقصان پہنچانے میں ناکامی پرپیدا ہوئی، ’’معرکۂ حق‘‘ کے دوران بھارت کی مایوسی پوری دنیا میں بے نقاب ہوئی، بھارتی قیادت جنوبی ایشیا کو ایک اور بحران یا جنگ کی طرف دھکیلنے سے گریز کرے۔ شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کے نتائج صرف جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوں گے، اس کے نتائج بھارت کے لیے تزویراتی اور سیاسی طور پر بھی قابلِ قبول نہیں ہوں گے، اس کے نتائج نہ صرف پورے خطے بلکہ اس سے باہر بھی تباہ کن ہوں گے، بھارت کو پاکستان کی اہمیت تسلیم کرتےہوئے پُرامن بقائے باہمی کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔
گورنر خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو پنجاب کی طرز پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کی تجویز پیش کردی۔ جمعہ کو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں گورنر نے وزیر اعلیٰ کو پنجاب کی طرز پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کی تجویز پیش کی۔ گورنر نے دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز کے اوقات میں نرمی کی تجویز دی۔ گورنرہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے گورنرکی تجاویز سے اتفاق کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مارکیٹوں کےاوقاتِ کار میں نرمی سے تاجروں کا مالی نقصان کم ہوگا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ گورنرہاؤس کے اعلامیے کے مطابق گورنر اور وزیر اعلیٰ نے صوبے کی مجموعی صورتحال اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ پنجاب بھر میں یکم جون تک کاروباری اوقات کی رات 8 بجےتک پابندی ختم کردی گئی جبکہ سندھ حکومت نے بھی کفایت شعاری مہم کے تحت لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کر دیا۔
اسلام آباد: خلع کی شرح میں
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ منشیات اور بے روزگاری کے باعث طلاق اور خلع کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے، فیملی کورٹس میں مقدمات کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیملی کورٹس میں یومیہ 300سے زائد مقدمات دائر ہونے لگے ہیں جبکہ خلع/ نان نفقہ کے اوسطاً 38کیسز فی گھنٹہ دائر ہونے لگے، امسال خلع کے کیسز کی تعداد تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی، وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہو رہا ہے۔
حکومت نے بانی پی ٹی آئی
اسلام آباد: حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اپوزیشن کی تجویز مسترد کر دی۔ سینیٹ میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کمیٹی بنانے کی کوئی گنجائش نہیں، قانون میں اجازت نہیں ہے کہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کریں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے، اپوزیشن نے قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی تو ہائی کورٹ جائے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات کوئی ایسا سیاسی مسئلہ نہیں کہ ایوان یقین دہانی کرائے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو حکومت دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہا گیا رات کو کیوں اسپتال لے جایا گیا تو میڈیکل ایمرجنسی وقت پوچھ کر تو نہیں آتی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں احتجاج کیا تھا۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس نے بانی پی آئی اور دیگر قیدیوں سے ملاقات کے لیے حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی بنانے کی تجویز دی تھی۔
امریکا کی جانب سے قبضے
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے ہم امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز میں موجود 11پاکستانیوں کی واپسی میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ایران کے 20شہری بھی واپس لینے میں کامیاب ہوگئے، پاکستانی اورایرانی شہریوں کی واپسی سنگاپورکےتعاون سےممکن ہوئی اور تمام افراد وطن واپسی کےسفر پرگامزن ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سنگاپور سے بنکاک پہنچنےکے بعدپاکستانی شہری اسلام آباد آنے والی پرواز میں سوار ہوئے، ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا پاکستانی کوششوں پر اعتماد قابل قدر ہے، ایرانی بھائیوں کی واپسی میں تعاون جاری رکھیں گے۔ اسحاق ڈار نے سنگاپورکے وزیراعظم، حکومت اور وزیرخارجہ کا تعاون اور مسلسل رابطے پر شکریہ ادا کیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 31 پاکستانی و ایرانی شہریوں کی واپسی میں قریبی تعاون پر امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیوکابھی شکریہ ادا کیا۔
آئی ایم ایف کی پیٹرولیم
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان پر گیس اور بجلی کی قیمتوں میں تواتر سے اضافہ کرنے، نیب کی خودمختاری اور شفافیت میں اضافے سمیت 11نئی شرائط عائد کر دیں۔ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ہے جس کے تحت آئندہ مالی سال 430 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جانے کا بھی امکان ہے جن میں سے 215 ارب روپے کے نئے ٹیکس اور 115ارب روپے کے ٹیکس انفورسمنٹ کے ذریعے جمع کیے جائیں گے۔ دوسری جانب آئندہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 1727 ارب روپے وصول کیے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی نئی شرائط(اسٹرکچرل بینچ مارک) میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری، انسداد بدعنوانی اور سرکاری خریداریوں کے فریم ورک کی مضبوطی، ٹیکس ریونیو انتظامیہ میں بہتری، پاکستان کے غیر مشروط کیش ٹرانسفرپروگرا م (کفالت پروگرام )کے سلسلے کو برقرار رکھنا،کرنسی ایکسچینج کی بتدریج خودمختاری کے لیے روڈ میپ کی تیاری اور ریگولیٹری شفافیت میں اضافے کی اہم شرائط بھی شامل ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے کی نئی شرائط میں پیپرا رولز میں ترامیم، نیب کی خود مختاری اور شفافیت میں اضافہ کرنا، توانائی کے شعبےمیں گیس اور بجلی کے سالانہ اور ششماہی اضافہ کے نوٹیفکیشن، خصوصی اکنامک زونزکی 2035 تک مراعات کا مکمل خاتمہ اور وفاقی حکومت اور اسلام آباد کےلیے کاروبارکے ریگولیشن کےلیے پاکستان ریگولیٹری رجسٹری کا قیام بھی شامل ہے۔
فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی
فیصل آباد میں طبی غفلت کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں اوپن ہارٹ سرجری کے دوران مریض کے سینے میں قینچی چھوڑ دی گئی۔ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر ندیم کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی 22سالہ ثقلین کا آپریشن کیا گیا تھا۔ لیکن اسٹاف نرسز نے غفلت کرتے ہوئے اوپن ہارٹ سرجری کے دوران مریض کے جسم میں قینچی چھوڑ دی۔ تاہم 3 ہفتے تک تکلیف جھیلنے کے بعد دوبارہ آپریشن کر کے قینچی نکال لی گئی۔ ایم ایس کاکہناہےکہ تحقیقات میں اسٹاف نرسز کی غفلت سامنےآئی۔جنہوں نے آپریشن کے بعد طبی آلات کی گنتی مکمل نہیں کی تھی جو کہ سنگین غفلت ہے۔ ایم ایس کا مزید کہنا ہے کہ ذمہ دار دونوں اسٹاف نرسز کی خدمات اسپتال سے واپس لے لی گئی ہیں اور ان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے سیکرٹری صحت کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔
تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ
اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے ، پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے ، ہم دنیا میں ایک ہی چین ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔ جعمرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین میں رابطوں کو دیکھ رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ تائیوان چین کا ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے ، پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے ، ہم دنیا میں ایک ہی چین ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران امن عمل ابھی تک جاری ہے ، پاکستان اس میں انگیج اور پُرامید ہے ۔ اس کے علاوہ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یو اے ای سے پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن سے متعلق اعداد و شمار مبالغہ آمیز ہیں ، خلیجی اور برادر ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات اپنے اندرونی عوامل اور طویل مدتی پالیسی پر مبنی ہی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورۂ روس سے متعلق حتمی اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
سندھ میں غیرملکی معاونت سے
اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے سندھ میں غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں میں مبینہ کرپشن، کراچی ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں تاخیراور پاور ڈویژن کی جانب سے میسرز جی ای سے 20.8ارب روپے اور 765کے وی داسو اسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبہ میں اہل فرم سے 1.282 ارب روپے کی وصولی میں عدم تعمیل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ سینٹ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا ،کمیٹی نے سندھ کے غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سندھ میں اس قدر بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کو روکنے میں ناکامی پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، حکومتِ سندھ، قوم کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔ انہوں نے ای اے ڈی کو ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری سندھ کو باضابطہ خط لکھا جائے تاکہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آئندہ اجلاسوں میں شرکت کریں اور سندھ کے غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں پر کمیٹی کو بریفنگ دیں۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ ان خدشات سے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کو آگاہ کیا جائے تاکہ غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں مبینہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے اور شفافیت، مؤثر چیک اینڈ بیلنس، اور احتساب کے نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ کمیٹی نے اپنی سابقہ سفارش بھی دہرائی کہ ای اے ڈی ایک مخصوص مانیٹرنگ ڈیسک قائم کرے تاکہ ٹینڈرنگ کے عمل کا جائزہ لیا جا سکے، بے ضابطگیوں کے خطرات کم کیے جا سکیں، اور ڈونر ایجنسیوں کے اشتراک سے چلنے والے منصوبوں کی مؤثر نگرانی ہو سکے۔ 765کے وی داسو اسلام آباد ٹرانسمیشن لائن منصوبے میں پاور ڈویژن، این جی سی اور متعلقہ اہل فرم سے مبینہ 1.282 ارب روپے کی وصولی کے لیے معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، ایف آئی اے اور نیب کو بھیجنے سے متعلق کمیٹی کی سابقہ سفارشات پر عملدرآمد کے جائزہ لیاگیا۔ کمیٹی نے تیسرے کم ترین بولی دہندہ کو کنٹریکٹ دینے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کے معاملے پر ای اے ڈی کی جانب سے عدم تعمیل کا سخت نوٹس لیا۔
کس کس کو تحائف ملے؟
اسلام آ باد: سیاستدانوں اور اہم سرکاری شخصیات کو ملنے والے تحائف کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نے جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈجاری کر دیا جس کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین نیب سمیت کئی وزراء اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ تمام شخصیات نے موصول تحائف توشہ خانہ میں جمع کرواد یے، فہرست میں تحائف دینے والوں کے نام کا خانہ شامل نہیں۔ توشہ خانہ کے ریکارڈ کے مطابق وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ، وفاقی وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطاءتارڑ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔
ذرائع آمدن سے زائد اثاثے،
اسلام آباد: ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن کے اثاثے جائز ذرائع آمدن سے زیادہ ہوں، خصوصاً اگر وہ مسلسل تین برس تک اثاثہ جات کا گوشوارہ جمع کراتے رہیں۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور دیگر اعلیٰ حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی نگرانی کا نظام سرکاری افسران کی دولت اور اثاثوں میں غیر معمولی اضافے پر “ریڈ فلیگ” الرٹس جاری کرے گا۔ وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، نبیل اعوان نے ارکانِ پارلیمنٹ کو بتایا کہ دسمبر 2026 سے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے تمام سرکاری افسران کے اثاثوں اور مالی تفصیلات کو ایک ڈیجیٹل ڈکلیئریشن سسٹم کے ذریعے عوامی طور پر دستیاب کر دیا جائے گا، جسے ایف بی آر کے مشورے سے تیار کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ نظام کے تحت سرکاری افسران کو اپنے خاندان کے اثاثوں اور بیرونِ ملک دوروں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام، بشمول چیئرمین اور ممبر ان لینڈ ریونیو، کو اختیار ہوگا کہ وہ AI کی مدد سے ہونے والی جانچ پڑتال کے دوران اثاثوں میں مشکوک یا غیر معمولی اضافے کی صورت میں تحقیقات شروع کر سکیں۔
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور،
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کردیں۔ متحدہ عرب امارات کی کم لاگت کی ائیر لائن نے "آپریشنل وجوہات" کی بنا پر دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے 3 بڑے شہروں لاہور اور پشاور کیلئے پروازیں 26 اکتوبر 2026 تک معطل کر دی ہیں۔ اماراتی حکام کے مطابق کراچی،سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور کوئٹہ کیلئے پروازیں جاری ہیں۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو پیسے واپس کیے جارہے ہیں جبکہ ٹکٹ رکھنے والوں کو دیگر ائیرلائن پر ری بکنگ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران جنگ کے بعد خلیجی فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ پرمارچ میں مسافروں کی تعداد میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ خیال رہے کہ عرب امارات کی دیگر ائیرلائن کی پاکستان کیلئے پروازیں جاری ہیں۔
پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے بیٹے کا بلیو پاسپورٹ پر اٹلی میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں انکشاف کیا کہ اقبال آفریدی کے بیٹے نے بلیو پاسپورٹ پر یورپ کا سفر کیا اور اٹلی جا کر سیاسی پناہ حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا کہ اقبال آفریدی کے بیٹے کی حرکت کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوئی ، اس سے دنیا میں پاکستان کا کیا امیج جائے گا؟ حکومت نے بلیو پاسپورٹس کی تعداد کم کر دی ہے۔ طلال چوہدری کے بیان پر کمیٹی ارکان نے سوال کیا آپ ان کو کٹہرے میں لائیں، سب کو کیوں سزا دے رہے ہیں؟ دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں ایم این اے اقبال آفریدی نے کہا پہلے یہ بتایا جائے کہ میرے بیٹے سے پہلے کس کس نے بیرونِ ملک سیاسی پناہ حاصل کی، اگر یہ ہی حالات رہے تو یہاں کون رہے گا۔
جیکب آباد: باڑے کی دیوار
جیکب آباد کے گوٹھ عبدالحئی سدایو میں باڑے کی دیوار گرنے سے 3 لڑکے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی عمریں 12 سے15 سال کے درمیان تھیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ آندھی اور تیز بارش کے باعث پیش آیا۔
امریکا نے پاکستان کو
اسلام آباد: امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات واپس کر دیے۔ امریکی سفارت خانے کی طرف سے پاکستان کو واپس کیے قیمتی نوادرات کی نمائش اسلام آباد میں ہوئی، دو طرفہ معاہدے کے تحت امریکا پاکستان کو اب تک 23 ملین ڈالر مالیت کے 450 نوادرات واپس کر چکا ہے۔ لیگیسی ریٹرنز ہوم کے عنوان سے منعقدہ نمائش سے خطاب کرتے ہوئے، امریکی نمائندے ایس پال کا کہنا تھا کہ گیلری میں رکھا ہر مجسمہ اپنے اندر ایک منفرد تاریخ اور ثقافت رکھتا ہے۔ امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نے کہا کہ گزشتہ 10 برس میں پاکستان کے 514 نوادرات برآمد کرکے واپس کیے جا چکے ہیں ، ان نوادرات کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے ۔ تقریب سے خطاب میں وزیر ثقافت اورنگ زیب کھچی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے چوری شدہ نوادرات کا امریکا سے واپس آنا، امریکی حکومت اور پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کا ایک قابل تعریف کارنامہ ہے۔ واضح رہے کہ سرسید میموریل کے اسلام آباد میوزیم میں رکھے 150 نوادرات میں بدھا کے مجسمے، گندہارا کے ماسٹر پیسز، سکلپچرز اور چار ہزار سال قبل کے قیمیتی نوادرات شامل ہیں۔ امریکا کا ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ ثقافتی ورثے کی چوری یا اسمگلنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، یہ محکمہ قیمتی نوادرات کو امریکی مارکیٹ پہنچنے سے قبل ہی بارڈر پر ہی پکڑتا ہے۔
بلوچستان: بارکھان میں
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں فتنہ الہندوستان کےدہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار شہید ہوگئے، جب کہ 7 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئرکوربلوچستان کےدستوں نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں کلیئرنس آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدیدفائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید جھڑپ میں پاک فوج کے فیلڈ آفیسر سمیت وطن کے 5 بہادر سپوت شہید ہوئے، شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمےکے لیےکیا گیا، آپریشن کےدوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کےگروہ کا سراغ لگا کر مؤثرکارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ غیرملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپورکارروائیاں جاری رکھیں گے۔
عمران خان اس وقت جہاں
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پاکستانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاست نہیں بلکہ ہمیشہ محاذ آرائی کی ہے۔ رانا ثنااللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت جہاں موجود ہیں اس کا کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا انداز ذمہ دار ہے، بانی پی ٹی آئی کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھوں میں ہے، سیاسی لیڈر اس راستے سے اپنے آپ کو آگے نہیں بڑھا سکتا، رانا ثنااللہ بولے اگر عمران خان سیاستدان ہیں تو میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ سیاست کریں۔ رانا ثنا اللہ نے افغانستان سے اپنی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا پاکستان میں جتنی دہشتگردی ہوتی ہے سب کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، افغانستان میں دہشتگردی کے ٹریننگ سینٹر ہیں، وہاں سے لوگ پاکستان آکر دہشتگردی کرتے ہیں، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا بولے جو ایشوز سکیورٹی سے متعلق ہیں وہ عسکری اور سیاسی قیادت کی مشاورت سے ہو رہے ہیں، اس وقت تمام فیصلے سیاسی اور عسکری قیادت کی مشاورت سے ہورہے ہیں۔ رانا ثنا کا کہنا تھا محسن نقوی کابینہ کے رکن ہیں اورکابینہ انفرادی نہیں اجتماعی ذمہ دارہوتی ہے، اگر آپ کو ان کے فیصلوں پر اعتراض ہے تو سامنے لائیں۔
کراچی میں رہائشی پلاٹوں کی
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں رہائشی پلاٹوں کی کیٹیگری کمرشل میں تبدیل کرنے کی پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔ وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کا کیس نمٹادیا۔ منگل کو وفاقی آئینی عدالت میں کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے رہائشی پلاٹوں کی کیٹیگری کمرشل میں تبدیل کرنےکی پابندی پر مبنی فیصلہ واپس لے لیا۔ عدالت نے کہا کہ پارکس،اسپتالوں،کھیل کے میدانوں سمیت عوامی مقامات کی کیٹیگری تبدیل نہیں ہوسکے گی۔ جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت کسی ادارےکے کام میں مداخلت نہیں کریں گے، کوئی ادارہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو متعلقہ فورم اور ہائیکورٹ سے رجوع کریں، ہائیکورٹ کے فیصلے سے کسی کی دادر سی نہ ہو تو اپیل دائر کرسکتا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ازخود نوٹس کا اختیار تو اب ختم ہوچکا ہے، اگر بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو اس کیلئے قانون موجود ہے، توقع ہے کہ ٹاؤن پلاننگ کے ادارے نیک نیتی سے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کاپلاٹوں کی کیٹیگری تبدیل کرنے کا فیصلہ کسی ادارے کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنےگا۔عدالت قانون بنانہیں سکتی صرف ان پر عمل کراسکتی ہے۔ اس کے علاوہ جسٹس ارشد حسین نے کہا کہ کوئی افسرقانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اسحاق ڈار کا چینی وزیرخارجہ سے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمدورفت یقینی بنانےکی اہمیت پر زور دیاگیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان کی ایران اور امریکا کے درمیان روابط میں سہولت کاری کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔ ترجمان کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کے تعمیری ثالثی کردار کو سراہنے کا اعادہ کیا، پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح روابط اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات پر بھی گفتگو ہوئی۔
گیس صارفین کو دی جانیوالی
اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جنوری 2027 تک گیس صارفین کو دی جانے والی 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ اس کے بعد گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی، اور اس مقصد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا۔ پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام کے مطابق موجودہ نظام میں محفوظ (Protected) اور بعض غیر محفوظ (Non-Protected) صارفین کو کم نرخوں پر گیس فراہم کی جاتی ہے، جبکہ اس رعایت کا بوجھ صنعتوں، کمرشل صارفین، سی این جی اسٹیشنز، سیمنٹ سیکٹر اور زیادہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین برداشت کرتے ہیں۔ اب یہ نظام ختم کر کے تمام صارفین سے یکساں اوسط نرخ وصول کیے جائیں گے، جبکہ صرف کم آمدنی والے گھرانوں کو براہِ راست مالی مدد دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت اوسط گیس ٹیرف 1,750 روپے فی MMBtu ہے، مگر محفوظ صارفین اس سے کہیں کم نرخ ادا کر رہے ہیں۔
حکومت ایک لیٹر پیٹرول پر
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور وزارتِ توانائی کے سرکاری اعداد و شمار پر مبنی ماؤنٹین وینچرز کے تجزیے کے مطابق پاکستان میں صارفین پیٹرول پر فی لیٹر تقریباً 145 روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ 9 مئی 2026 سے نافذ قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی زیادہ سے زیادہ ڈیپو قیمت 414.78 روپے فی لیٹر ہے، جس میں سے 144.26 روپے یا 34.8 فیصد ٹیکسز اور لیویز پر مشتمل ہیں۔ ماؤنٹین وینچرز دبئی میں قائم ایک مشاورتی ادارہ ہے جو توانائی، ٹیکنالوجی اور مارکیٹ ری اسٹرکچرنگ کے شعبوں پر کام کرتا ہے اور مختلف سیکٹرز سے متعلق تجزیاتی رپورٹس شائع کرتا ہے۔ ان ٹیکسز میں سب سے بڑا حصہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) کا ہے، اور صرف لیوی کی مد میں 117.41 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کسٹمز ڈیوٹی 24.35 روپے جبکہ کلائمٹ سپورٹ لیوی 2.50 روپے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول کی اصل لاگت 246.76 روپے فی لیٹر ہے، جو ریٹیل قیمت کا 59.5 فیصد بنتی ہے۔ اس کے علاوہ مارکیٹنگ اور تقسیم کے اخراجات 23.76 روپے فی لیٹر (5.7 فیصد) ہیں، جن میں 7.25 روپے ان لینڈ فریٹ ایکوئلائزیشن مارجن (آئی فیم)، 7.87 روپے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8.64 روپے ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کیلئے زیادہ سے زیادہ ڈیپو قیمت 414.58 روپے فی لیٹر ہے۔ اس میں ایندھن کی اصل لاگت 314.16 روپے فی لیٹر ہے، جو کل قیمت کا 75.8 فیصد بنتی ہے۔ ڈیزل پر ٹیکسز 76.16 روپے فی لیٹر ہیں، جو کل قیمت کا 18.4 فیصد بنتے ہیں۔ اس میں 42.60 روپے پی ڈی ایل، 31.06 روپے کسٹمز ڈیوٹی اور 2.50 روپے کلائمٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔ مارکیٹنگ اور تقسیم کے اخراجات مزید 24.27 روپے فی لیٹر (5.8 فیصد) ہیں، جن میں 7.76 روپے آئی فیم، 7.87 روپے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8.64 روپے ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔ اعداد و شمار سے پیٹرول اور ڈیزل کے درمیان ٹیکس کے بوجھ میں نمایاں فرق واضح ہے۔ پیٹرول پر ڈیزل کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ٹیکس عائد ہے اور صارفین پیٹرول پر فی لیٹر 68 روپے زیادہ ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ یہ فرق بنیادی طور پر پیٹرول پر زیادہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی وجہ سے ہے۔
ایف آئی اے کی کراچی پورٹ پر
کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے امیگریشن ونگ نے کراچی کی بندرگارہ پر جعلی بحری دستاویزات پر سفر کرنے والے کریو ممبر پر 20لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ حکام کے مطابق 1352کنٹینرز سے لدے جہاز CV Albert P کے عملے پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جعلی سی مین بکس پر سفر کرنے والے 4 کریو ممبرز کو ناقابل امیگریشن قرار دیا گیا ۔ مارشل آئی لینڈز کے پرچم تلے چلنے والے جہاز میں امیگریشن کلیئرنس کے دوران فلپائنی اور پاکستانی عملے کے ارکان جعلی دستاویزات سمیت پکڑے گئے۔ دوران چیکنگ بیلیز اور بہاماس کی جعلی سی مین بکس استعمال ہونے کا انکشاف ہوا، عملے کے پاس نہ فلیگ اسٹیٹ سی مین بک موجود تھی اور نہ ہی لازمی بین الاقوامی معاون دستاویزات موجود تھیں۔ جس کے بعد ایف آئی اے امیگریشن ونگ کیجانب سے جعلی بحری دستاویزات پر سفر کرنے والے کریو ممبر پر 20لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔
پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت
خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔ مانسہرہ، سوات، مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مظفرآباد، نکیال آزاد کشمیر، وادی نیلم میں بھی ہلکی و تیز بارش ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مرناٹ کے مقام سے بند ہوگئی۔ ادھر نالہ جاگراں میں طغیانی کے باعث کنڈل شاہی پاور ہاؤس بند ہوگیا جس کے سبب متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اس کے علاوہ لوئرکوہستان جیجال کے قریب شاہراہ قراقرم بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔ دوسری جانب سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
صدر مملکت سے وزیراعظم کی
اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں صدر نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ ملاقات میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، اسپیکر ایازصادق، وزیرِداخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیرتارڑ، سینیٹرسلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹرعاصم بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں معرکۂ حق کے شہدا اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور قومی دفاع پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ صدر مملکت نے مہنگائی کے دباؤ میں کمی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی ، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
سینیٹ: پارلیمنٹرینز اور اہلخانہ
اسلام آباد: سینیٹ میں پارلیمنٹرینز اور ان کے اہلخانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ کی سہولت کے حصول سے متعلق بل پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک ہو گئے۔ ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عبدالقادر نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 پیش کیا۔ اس کے علاوہ سینیٹر عبدالقادر نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق ترمیمی بل بھی پیش کیا، (تنخواہیں و الاؤنسز) ایکٹ 1974 کی دفعہ 12 کی ذیلی دفعہ (4) میں ترمیم کی جائے گی جبکہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل کے اغراض و مقاصد میں کہا گیا ہے کہ اس وقت گریڈ 22 کے ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز، ان کی شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کو مفت سرکاری (بلیو) پاسپورٹ کی سہولت حاصل ہے تاہم سابق پارلیمنٹیرینز کو ایسی سہولت دستیاب نہیں۔ بل کے مطابق ریاست کی اعلیٰ سطح پر خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے مراعات میں یکسانیت پیدا کرنا ضروری ہے، اس لیے سابق ارکان پارلیمنٹ کو بھی سرکاری پاسپورٹ کی سہولت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بل پر کہا کہ جب پاسپورٹ کا غلط استعمال ہوتا ہے تو پھر ریٹنگ میں فرق پڑتا ہے، اراکین پارلیمنٹ کے بچوں کے بلیو پاسپورٹس کے حوالے سے رولز بہت واضح ہیں۔ سینیٹ میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے بل کی مخالفت کی تو چیئرمین سینٹ نے ہاؤس میں بیٹھے ارکان کی آراء کو بھانپتے ہوئے وزیر مملکت سے کہا کہ آپ ووٹنگ کرائیں گے تو ہار جائیں گے اس لیے بل کمیٹی کو بھیج دیتے ہیں، جس پر بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ مزید براں قومی اسمبلی سے پاس اسلام آباد میں لازمی تھیلسیمیا اسکریننگ بل اور حقِ مفت اور لازمی تعلیمی ترمیمی بل بھی منظور ہوگیا۔
پاکستان نے نور خان ائیر بیس پر
پاکستان نے نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے خبروں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نور خان ائیر بیس پر ایرانی طیاروں کی موجودگی کے حوالے سے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کو مسترد کیا گیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کو گمراہ کن اور سنسنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی قیاس آرائی پر مبنی بیانیے کا مقصد علاقائی استحکام اور امن کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اور اسلام آباد مذاکرات کے ابتدائی مرحلے کے دوران، ایران اور امریکا کے متعدد طیارے پاکستان پہنچے تاکہ سفارتی عملے، سکیورٹی ٹیموں اور مذاکراتی عمل کے عملے کی آمد و رفت کو آسان بنایا جا سکے، بعض طیارے اور معاون عملہ مذاکرات کے اگلے دور کی توقع کے پیش نظر پاکستان میں ہی موجود رہا۔ اگرچہ باضابطہ مذاکرات ابھی دوبارہ شروع نہیں ہوئے، تاہم اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط جاری ہیں، اسی تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ کے اسلام آباد کے دوروں کو موجودہ انتظامی اور لاجسٹک سہولیات کے ذریعے ممکن بنایا گیا۔ پاکستان میں موجود ایرانی طیارہ جنگ بندی کے دوران آیا تھا اور اس کا کسی بھی فوجی ہنگامی صورتحال یا حفاظتی انتظامات سے کوئی تعلق نہیں۔
خطے کی کشیدہ صورتحال،
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے چند روز کے درمیان دوسری بار ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی کا ٹیلی فون موصول ہوا جس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری امن کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور امن کے فروغ کے لیے جاری سفارتی اقدامات پر گفتگو کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کے امن اقدامات کے لیے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے امیر قطر کے لیے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ وہ امیرِ قطر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امیرِ قطر کا دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ملک کی امن و سلامتی ہماری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ ملک کی امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، معرکہ حق میں قوم اور بہادر افواج نے دشمن کو ایسی عبرتناک شکست دی کہ وہ ہاتھ ملتا رہ گیا۔ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے بارڈر پر پریڈ کی جس میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں، نواز شریف کو بھی سلام جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنادیا، وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتی ہے، فیلڈ مارشل نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ ہاتھ ملتا رہ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانیوں کی امانت کی بھرپور طریقے سے حفاظت کی، فوجی قیادت اور بارڈر پر کھڑے جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی جنگ کو جیتا ہے، تاریخ میں لکھا جائےگا کہ جس نے خطرناک ترین ورلڈ وار تھری کو رکوایا وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان تھا، دنیا بھر کے ممالک پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔
ہر بے گناہ پاکستانی کے خون
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق صرف دو ممالک کے درمیان جنگ نہ تھی بلکہ یہ دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا جس میں باطل کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ جی ایچ کیو میں معرکہ حق کی یاد میں منعقد کی گئی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا آج کا دن ہم سب کے لیے باعث افتخار ہے، ایک سال قبل ہمیں بے مثال کامیابی ملی، دشمن نے ہمارے قومی عزم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کا ہماری فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانے والی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا، 6 اور7 مئی کی درمیانی شب سے 10مئی تک دشمن نے ہمارے قومی وقار کو آزمانے کی ناکام کوشش کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مئی 2025 کا معرکہ کوئی اچانک پیش آنے والا معرکہ نہ تھا، ماضی میں بھی دشمن نے پاکستان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے کی کوشش کی لیکن معرکہ حق میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستان کے دشمن کو ہر بار شکست سے دوچار کیا گیا۔ دشمن کا خواب اس کے قد کاٹھ اور صلاحیت سے کہیں زیادہ ہے، جو پاکستان کبھی پورا نہیں ہونے دیگا: فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا ہندوستان کا خواب ہے وہ پاکستان کوعسکری جارحیت اورسفارتی تنہائی کانشانہ بنائے، ہندوستان کا خواب ہے وہ پاکستان کو تنہائی کا نشانہ بناکر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کرے، دشمن کا یہ خواب اس کے قد کاٹھ اور صلاحیت سے کہیں زیادہ ہے، ہندوستان کا یہ خواب پاکستان کبھی پورا نہیں ہونے دے گا، دشمن بھول چکا تھا افواج پاکستان نہ پہلے طاقت کے غلبے سے مرغوب ہوئے نہ کبھی ہوں گے۔ فیلڈ مارشل نے معرکۂ حق میں شہید ہونے والی نہتی عورتوں، اور معصوم بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہدا کی قربانی کو امانت، اپنی طاقت کو ذمہ داری سمجھتے ہیں، اپنی کامیابی کو خدائے بزرگ برتر کا احسان سمجھتے ہیں، عوام اور قومی قیادت کا پیغام ہے ملکی خودمختاری، سرحدی سالمیت، قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں، یہ معرکہ صرف میدان جنگ میں ہی نہیں بلکہ ملکی قومی سطح پر تمام شعبہ جات میں جیتا گیا۔ جنگ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی قیمت دشمن آنے والے وقتوں تک چکاتا رہے گا: سید عاصم منیر ان کا کہنا تھا پوری قوم دفاع وطن میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی، جب بھارتی میزائل گرے تو عوام کا جم غفیر ملک کے دفاع کے لیے امڈ آیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا ہمارے شیر دل شاہینوں نے دورحاضر کی سب سے طویل نتیجہ خیزجنگ کی مثال قائم کی، شاہینوں نے دشمن کے جدید جنگی جہاز زمین بوس کیے ،تنصیبات کو تباہ کیا، شاہینوں نے دشمن کے طیاروں کو زمین تک محدود کر دیا، ہندوستان کو اس جنگ کے نتیجے میں شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا، اس نقصان کی قیمت دشمن آنے والے وقتوں تک چکاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فتح میزائلوں اور شاہینوں نے دشمن کے 26 سے زیادہ عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، الحمد اللہ! آج پاکستان کا دفاع کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے، دشمن جان لے پاکستان کے خلاف آئندہ مہم جوئی کےاثرات محدود نہیں ہونگے، آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطرناک، دُور رس اور تکلیف دہ ہونگے۔ سید عاصم منیر کا کہنا تھا عصرِحاضر اور مستقبل کی جنگیں ملٹی ڈومین آپریشنز پر مشتمل ہوں گی، جنگوں میں دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں، ڈرونز، سائبر اور آرٹیفشل انٹیلیجنس کا استعمال ہوگا۔ افغانستان سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز کامکمل خاتمہ کرے: چیف آف ڈیفنس فورسز چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا امریکا اور ایران کی قیادت بالخصوص امریکی صدر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس مشکل کام کے لیے پاکستان پر اعتماد کیا ہے، ہم اپنی مخلصانہ کاوشوں سے اس اعتماد پر پورا ہونے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، آج پاکستان موثر، ذمہ دارانہ، غیرجانبدار سفارتکاری سے تاریخی امن مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان سے روایتی جنگ کو ناممکن تصور کرتے ہوئے بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا لے رہا ہے، افغانستان سے ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کامکمل خاتمہ کرے، پاکستانی عوام، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کے باہمت اہلکاروں کوسلام پیش کرتا ہوں، بالخصوص کے پی اور بلوچستان کو سلام پیش کرتا ہوں جو گزشتہ 2 دہائیوں سے ڈٹ کر دہشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہم ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے، دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ آخری دہشتگرد کےخاتمے تک جاری رہے گی۔ ہر محاذ پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا پاکستان کی کوئی بھی داستان کشمیر کے بنا ادھوری ہے، ہر محاذ پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سفارتی کوششوں سے لبنان میں جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، ہماری منزل وہ مقام ہے جس کا خواب ہمارے اسلاف نے دیکھا تھا، پاکستان کاسبز ہلالی پرچم امیدکا استعارہ ہے، پاکستان کی مسلح افواج منظم اور ہر لمحہ تیار ہیں، پاکستانی قوم ہماری طاقت ہے اور ہم قوم کی قوت ہیں، پاکستان کا مستقل ان شاءاللہ بہت روشن اور تابناک ہے، جب حق اور باطل مقابل ہوں تو فتح ہمیشہ حق کا مقدر بنتی ہے، پاکستان کل بھی ناقابلِ تسخیرتھا اور آنے والے وقتوں تک ناقابلِ تسخیر رہے گا۔ قبل ازیں مسلح افواج کے سربراہان نے باری باری جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ یادگار شہدا پر حاضری کے بعد مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان کو سلامی پیش کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، اس کامیابی نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔
معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دشمن کے تاریکی میں کیے حملے کا تاریخی جواب دیا، معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہےکہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔ آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر خصوصی تقریب ہوئی۔ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔ مختلف ممالک کے سفیر، سول اورعسکری حکام، شہدا کے لواحقین بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔ وزیراعظم کی اپیل پر تقریب میں مادروطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی عظیم کامیابی پراللہ تعالی کےحضور سجدہ شکربجالاتے ہیں، مادر وطن کے تحفظ کےلیےجام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے، ہم نے دشمن کو ہر قسم کی مہم جوئی کے انجام سے آگاہ کیا تھا، ہم نے واقعے کی ہرطرح کی تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی، بزدل دشمن نے ہم پر جنگ مسلط کردی جس کا بہادر افواج نے تاریخی جواب دیا، جب ہمارے شاہین دشمن پر جھپٹے تو دشمن کو جان کے لالے پڑگئے، معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا، دشمن جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہوگیا، ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت آج تک کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔ وزیراعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق بھرپور جوش وجذبے سے منانےکا اعلان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں 10 مئی کو یوم معرکہ حق کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتا ہوں، یوم معرکہ حق ہرسال بھرپور جوش وجذبے سے منایا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن کے شہدا،ان کے اہلخانہ اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، بہادر مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں اور پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں، ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابر کا ذکر نہ کروں تو تاریخ ادھوری رہےگی، ہماری فضائیہ نے دشمن کے دعوؤں کا پول کھول دیا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور بحریہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معرکہ حق میں 24 کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کےکھڑے رہے۔ ایران جنگ میں ثالثی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ساتھ دینے پر برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنگ کےخاتمے کے لیےکردارادا کیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا بھی شکریہ جنہوں نے معرکہ حق میں سیاسی،سفارتی اور اخلاتی حمایت کی۔ وزیراعظم کا امریکی تجویز پر ایران کا جواب موصول ہونےکی تصدیق وزیراعظم نے کہا ک برادر ہمسایہ ملک ایران میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہے، ہم نے 1979 کے بعد انہیں مذاکرات پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل نے ابھی بتایا کہ ایران کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوم اقوام کے حقوق اور انصاف کے لیے توانا آواز بن کرکھڑا ہوا ہے، پاکستان نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لیے ہر سطح پر آواز بلندکی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےمثال قربانیاں دیں، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہمارےجوان بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں، نوجوان ہی ہمارا سب سے بڑا قیمتی اثاثہ ہیں۔
لیاری ایکسپریس وے ری
کراچی کے لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر نیب نے ابتدائی انکوائری مکمل کرلی۔ ذرائع کے مطابق انکوائری میں ملنے والے شواہد کی بنیاد پر کیس انویسٹی گیشن کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، منصوبے کے لیے غیرقانونی الاٹمنٹ، چائنا کٹنگ اور جعلی الاٹمنٹ کی گئی۔ اس کے علاوہ نیب نے چھاپوں کے دوران ہزاروں پلاٹوں کی فائلیں اور شواہد قبضے میں لے لیے۔ نیب ذرائع کے مطابق قبضے میں لی گئی فائلوں میں سے 65 فیصد پر جعلی الاٹمنٹ آرڈرز پائے گئے، جعلی آرڈرز پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈ، ایگزیکٹو انجینئر کے دستخط ہیں، 6 مشتبہ افراد، افسران کے نام بھی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کروا دیے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی 20 ایکڑ زمین فراڈ سے آؤٹ سائیڈرز کو بیچ دی گئی۔ لیاری ایکسپریس وے سیٹلمنٹ وفاق اور سندھ کا مشترکہ منصوبہ تھا جس میں وفاقی حکومت نے 67 فیصد اور صوبائی حکومت نے 33 فیصد حصہ ڈالنا تھا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے منصوبے میں 8 ارب روپے کی بے ضابطگیوں پر الگ انکوائری کی سفارش بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ لیاری ایکسپریس وے ری سٹیلمنٹ منصوبہ ڈھائی لاکھ رہائشیوں کی دوبارہ آبادکاری کا منصوبہ تھا، سال 2001 سے لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ منصوبہ چلا آ رہا ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ: رکن پنجاب اسمبلی
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ سے 3 دیگر افراد جاں بحق بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق رجانہ میں ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے ایوب گادھی کے تین ساتھی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایوب گادھی بھی زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایوب گادھی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ایوب گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔
پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ
روس جنگ کیلئے پاکستانی نوجوانوں کی مبینہ بھرتی کا انکشاف ہوا ہے جنہیں ہیومن ٹریفکنگ نیٹ ورک کے ذریعے روس لے جا کر یوکرین کے خلاف لڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں مبینہ طور پر سرگرم ایک خطرناک ہیومن ٹریفکنگ نیٹ ورک نوجوانوں کو روس میں پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دے کر یوکرین کے خلاف جنگ میں زبردستی شامل کرتا ہے۔ اس حوالے سے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ راولپنڈی سرکل میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ درخواست گزار منصور اختر جمال نے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ خود ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا اور انہیں روس میں قانونی ورک پرمٹ، محفوظ ملازمت اور ماہانہ 5 سے6 لاکھ روپے تنخواہ کا لالچ دے کر “کک” کے ویزے پر روس بھجوایا گیا۔ درخواست کے مطابق اس سارے عمل کیلئے ان کے بڑے بھائی محمود اختر جمال کے اکاؤنٹ سے تقریباً 47 لاکھ 50 ہزار روپے ایجنٹ ہشام بن طارق کو ادا کیے گئے، درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ ہشام بن طارق نامی شخص اور اس کے مبینہ ساتھی نوجوانوں کو بہتر مستقبل اور بھاری تنخواہوں کا خواب دکھا کر روس بھجواتے ہیں تاہم وہاں پہنچنے کے بعد صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہو جاتی ہے۔ منصور اختر جمال کے مطابق روس پہنچنے کے بعد ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ روسی فوج میں شامل ہو کر یوکرین کے خلاف جنگی سرگرمیوں میں حصہ لیں، متاثرہ نوجوان کے مطابق انہوں نے خوفزدہ حالت میں اہل خانہ سے رابطہ کیا جس کے بعد گھر والے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے۔ بعد ازاں پاکستانی سفارتخانے اور مختلف ذرائع کی مدد سے انہیں بڑی مشکل سے واپس پاکستان لایا گیا جبکہ اس سارے عمل میں مزید لاکھوں روپے خرچ کرنا پڑے۔ درخواست گزار نے ایف آئی اے کو مختلف بینک ٹرانزیکشنز، آن لائن ادائیگیوں اور مالی ریکارڈ بھی فراہم کر دیا ہے۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ راولپنڈی سرکل نے معاملے کی انکوائری نمبر 266/26 درج کر لی تھی جبکہ ابتدائی تحقیقات کی ذمہ داری انسپیکٹر زاہد بھٹی (SHO) کے سپرد کی گئی تھی۔ اس حوالے سے جب انسپیکٹر زاہد بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا اس کیس سے ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، کیس سے متعلق مزید تفصیلات اور موجودہ پیشرفت کیلئے محرم نامی متعلقہ افسر سے رابطہ کیا جائے۔ دوسری جانب درخواست گزار نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سےمطالبہ کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ مزید نوجوانوں کو ایسے خطرناک جال میں پھنسنے سے بچایا جا سکے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انٹرنل سکیورٹی اور سول آرمڈ فورسز کی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے بنگلادیشی ہم منصب کو سیف سٹی پروجیکٹ میں مکمل تعاون کی پیش کش کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیکرٹری لیول کا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔ محسن نقوی نے بنگلادیشی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انٹرنل سکیورٹی اور سول آرمڈ فورسز کی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کا دوطرفہ تعاون اور تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ نے بنگلادیشی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام سے بھی ملاقات کی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ملاقات میں بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں ممالک کے وزراء نے علاقائی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تجارت، کھیل، ثقافت، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اور ڈیجیٹل جدت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔دونوں ممالک نے عوامی سطح پر روابط بڑھانے اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہوسکیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور اشیاء کی روک تھام میں تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انٹرنل سکیورٹی اور سول آرمڈ فورسز کی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے بنگلادیشی ہم منصب کو سیف سٹی پروجیکٹ میں مکمل تعاون کی پیش کش کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیکرٹری لیول کا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔ محسن نقوی نے بنگلادیشی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انٹرنل سکیورٹی اور سول آرمڈ فورسز کی ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کا دوطرفہ تعاون اور تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ نے بنگلادیشی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام سے بھی ملاقات کی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ملاقات میں بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں ممالک کے وزراء نے علاقائی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تجارت، کھیل، ثقافت، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اور ڈیجیٹل جدت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔دونوں ممالک نے عوامی سطح پر روابط بڑھانے اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہوسکیں۔
معرکہ حق میں شاندار فتح،
معرکہ حق میں روایتی دشمن بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہوگیا، جی ایچ کیو راولپنڈی میں آج صبح معرکہ حق کی پروقار تقریب منعقد ہو گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہوں گے ، فیلڈ مارشل تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ تقریب میں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی شریک ہوں گے۔ یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی، تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کریں گے ۔ معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے قوم اور افواج کو مبارک باد دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، اس کامیابی نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔
پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا
معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور جراتمندانہ فیصلوں کو معرکۂ حق کی کامیابی میں کلیدی قرار دیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ اور شاہینوں کی غیرمعمولی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ صدرِ مملکت نے پاک بحریہ کے سربراہ اور بحری افواج کی دفاعی صلاحیتوں کو بھی قومی سلامتی کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہے، دشمن کی جارحیت کا بھرپور مگر متوازن جواب دے کر دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیت کا پیغام دیا۔ صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوشش آبی دہشت گردی ہے، پانی کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کا مسئلہ ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے پاکستان خطے میں توازن اور استحکام کی علامت بن کر ابھرا ہے، ایران امریکا تنازع کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے معرکۂ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ معرکۂ حق اللہ کے انعامات پر شکر کا دن ہے، پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قوم شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہدا فولادی دیوار بن کر وطن کے دفاع میں ڈٹے رہے۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ بری، بحری، فضائی اور سائبرمحاذ پر افواج نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنایا، پاکستانی قوم کو نہ مرعوب کیا جا سکتا ہے نہ جھکایا جا سکتا ہے، دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جراتمندانہ قیادت اور ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی حکمتِ عملی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سرحدوں کے دفاع کے لیے چوکس ہے، پاکستان خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک ثابت قدم رہے گا۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں، پاکستان کشمیری عوام کے حق آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو ذمہ دار ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، پاکستان عالمی امن اور استحکام کا ضامن بن کر ابھرا ہے، امریکا ایران تنازع میں پاکستان کا ثالثی کردار دنیا بھر میں سراہا گیا، پاکستان امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
معرکہ حق صرف 2 ممالک کی
چیف آف آرمڈ فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق صرف دو ممالک کے درمیان جنگ نہ تھی بلکہ یہ دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا جس میں دشمن کو عبرت ناک شکست دی گئی۔ جی ایچ کیو میں معرکہ حق کی یاد میں منعقد کی گئی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمڈ فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا آج کا دن ہم سب کے لیے باعث افتخار ہے، ایک سال قبل ہمیں بے مثال کامیابی ملی، دشمن نے ہمارے قومی عزم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کا ہماری فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانے والی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا، 6 اور7 مئی کی درمیانی شب سے 10مئی تک دشمن نے ہمارے قومی وقار کو آزمانے کی ناکام کوشش کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مئی 2025 کا معرکہ کوئی اچانک پیش آنے والا معرکہ نہ تھا، ماضی میں بھی دشمن نے پاکستان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے کی کوشش کی لیکن معرکہ حق میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستان کے دشمن کو ہر بار شکست سے دوچار کیا گیا۔ چیف آف آرمڈ فورسز کا کہنا تھا ہندوستان کا خواب ہے وہ پاکستان کوعسکری جارحیت اورسفارتی تنہائی کانشانہ بنائے، ہندوستان کا خواب ہے وہ پاکستان کو تنہائی کا نشانہ بناکر خطے میں طاقت کا توازن تبدیل کرے، دشمن کا یہ خواب اس کے قد کاٹھ اور صلاحیت سے کہیں زیادہ ہے، ہندوستان کا یہ خواب پاکستان کبھی پورا نہیں ہونے دے گا، دشمن بھول چکا تھا افواج پاکستان نہ پہلے طاقت کے غلبے سے مرغوب ہوئے نہ کبھی ہوں گے۔ فیلڈ مارشل نے معرکۂ حق میں شہید ہونے والی نہتی عورتوں، اور معصوم بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہدا کی قربانی کو امانت، اپنی طاقت کو ذمہ داری سمجھتے ہیں، اپنی کامیابی کو خدائے بزرگ برتر کا احسان سمجھتے ہیں، عوام اور قومی قیادت کا پیغام ہے ملکی خودمختاری، سرحدی سالمیت، قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں، یہ معرکہ صرف میدان جنگ میں ہی نہیں بلکہ ملکی قومی سطح پر تمام شعبہ جات میں جیتا گیا۔ ان کا کہنا تھا پوری قوم دفاع وطن میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی، جب بھارتی میزائل گرے تو عوام کا جم غفیر ملک کے دفاع کے لیے امڈ آیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا ہمارے شیر دل شاہینوں نے دورحاضر کی سب سے طویل نتیجہ خیزجنگ کی مثال قائم کی، شاہینوں نے دشمن کے جدید جنگی جہاز زمین بوس کیے ،تنصیبات کو تباہ کیا، شاہینوں نے دشمن کے طیاروں کو زمین تک محدود کر دیا، ہندوستان کو اس جنگ کے نتیجے میں شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا، اس نقصان کی قیمت دشمن آنے والے وقتوں تک چکاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فتح میزائلوں اور شاہینوں نے دشمن کے 26 سے زیادہ عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، الحمد اللہ! آج پاکستان کا دفاع کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے، دشمن جان لے پاکستان کے خلاف آئندہ مہم جوئی کےاثرات محدود نہیں ہونگے، آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطرناک، دُور رس اور تکلیف دہ ہونگے۔ سید عاصم منیر کا کہنا تھا عصرِحاضر اور مستقبل کی جنگیں ملٹی ڈومین آپریشنز پر مشتمل ہوں گی، جنگوں میں دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں، ڈرونز، سائبر اور آرٹیفشل انٹیلیجنس کا استعمال ہوگا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا امریکا اور ایران کی قیادت بالخصوص امریکی صدر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس مشکل کام کے لیے پاکستان پر اعتماد کیا ہے، ہم اپنی مخلصانہ کاوشوں سے اس اعتماد پر پورا ہونے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، آج پاکستان موثر، ذمہ دارانہ، غیرجانبدار سفارتکاری سے تاریخی امن مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان سے روایتی جنگ کو ناممکن تصور کرتے ہوئے بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا لے رہا ہے، افغانستان سے ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کامکمل خاتمہ کرے، پاکستانی عوام، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کے باہمت اہلکاروں کوسلام پیش کرتا ہوں، بالخصوص کے پی اور بلوچستان کو سلام پیش کرتا ہوں جو گزشتہ 2 دہائیوں سے ڈٹ کر دہشتگردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہم ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے، دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ آخری دہشتگرد کےخاتمے تک جاری رہے گی۔ چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا پاکستان کی کوئی بھی داستان کشمیر کے بنا ادھوری ہے، ہر محاذ پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سفارتی کوششوں سے لبنان میں جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، ہماری منزل وہ مقام ہے جس کا خواب ہمارے اسلاف نے دیکھا تھا، پاکستان کاسبز ہلالی پرچم امیدکا استعارہ ہے، پاکستان کی مسلح افواج منظم اور ہر لمحہ تیار ہیں، پاکستانی قوم ہماری طاقت ہے اور ہم قوم کی قوت ہیں، پاکستان کا مستقل ان شاءاللہ بہت روشن اور تابناک ہے، جب حق اور باطل مقابل ہوں تو فتح ہمیشہ حق کا مقدر بنتی ہے، پاکستان کل بھی ناقابلِ تسخیرتھا اور آنے والے وقتوں تک ناقابلِ تسخیر رہے گا۔ قبل ازیں مسلح افواج کے سربراہان نے باری باری جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ یادگار شہدا پر حاضری کے بعد مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان کو سلامی پیش کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، اس کامیابی نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔
اسحاق ڈار کی سنگاپور سے امریکی
پاکستان کی جانب سے امریکی فورسز کے زیرِ قبضہ جہازوں پر سوار پاکستانی اور ایرانی عملے کی واپسی کی کوششوں کے تحت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سنگاپور کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اسحاق ڈار نے سنگاپور کے قریب موجود جہازوں کے عملے کے 11 پاکستانی اور 20 ایرانی ارکان کی بحفاظت واپسی اور دیکھ بھال میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ اور متعلقہ ادارے پاکستانی شہریوں کی جلد واپسی کے لیے امریکی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔ اسحاق ڈار کی جانب سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے بھی رابطہ کرکے جہاز کے ایرانی عملے کی پاکستان کے راستے واپسی میں سہولت دینے سے آگاہ کیا۔
حیدرآباد میں سرکاری اسپتال
حیدرآباد میں ہر سال تیزی سے آبادی میں اضافہ ہورہاہے لیکن 30 سال قبل تعمیر کیے جانے والے سرکاری اسپتالوں کو نہ تو اپ گریڈ کیا جاسکا اور نہ ہی کوئی بڑا سرکاری اسپتال قائم کیا جاسکا۔ 40 لاکھ سے زائد آبادی کے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کوئی نیا بڑا سرکاری اسپتال تعمیر نہیں کیا جاسکا، 30 سال قبل حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد میں تعلقہ سطح پرتعمیر کیے جانے والے سیکنڈری ہیلتھ کیئر اسپتالوں،گورنمنٹ شاہ بھٹائی اسپتال لطیف آباد، گورنمنٹ اسپتال قاسم آباد ور گورنمنٹ پریٹ آباد اسپتال کو ٹرشیری اسپتالوں کا درجہ نہ مل سکا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ آج بھی یہ اسپتال بڑے آپریشنز، آئی سی یو، وینٹی لیٹر اور جدید مشینری کی سہولیات سے محروم ہیں، مریضوں کوعلاج کے لیے کراچی کے اسپتالوں کا رخ کرناپڑتا ہے، خود لیاقت یونیورسٹی اسپتال کو اندورن سندھ کے مریضوں کے دباؤ کا سامنا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ اسپتال کا درجہ نہ ہونے کی وجہ سے پروفیسرز اور جدید مشینری دستیاب نہیں۔ محکمہ صحت کے تحت چلنے والے ان اسپتالوں میں سہولیات کی کمی کے باعث تمام بوجھ سول اسپتال حیدرآباد پر منتقل ہو رہا ہے جس سے اس کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طورپر اسپتال تعیمیر کرے یا اسپتالوں کو اپ گریڈ کرے تاکہ عوام کو بنیادی اور جدید طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی
لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہےکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی سے متعلق تمام مقدمات اسپیشل کورٹس میں سنے جائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق مقدمات کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی سے متعلق تمام مقدمات اسپیشل کورٹس میں سنے جائیں گے۔ عدالت نے اسپشل کورٹس کا اوورسیز کے کیسز نہ سننے کا اعتراض کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ اوورسیزکی پراپرٹی کیسز میں اسپیشل کورٹ کا اختیار صرف قبضہ اور ملکیت کے تنازعات تک محدود نہیں بلکہ اوورسیزپاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق تمام مقدمات اسپیشل کورٹ میں سنے جائیں گے۔ عدالت نے واضح کیا کہ وراثت، انتقال، پاور آف اٹارنی ، منقولہ اور غیر منقولہ پراپرٹی کے مقدمات بھی اسپیشل کورٹ سنے گی۔ عدالتی احکامات کے مطابق اوورسیز پراپرٹی ایکٹ کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے جائیدادوں کا تحفظ ہے اور اس ایکٹ کے تحت اوورسیز کے مقدمات اسپشل کورٹس میں سنے جانے ہیں، اسپشل کورٹ اور سول کورٹ نے قانون کی غلط تشریح کرتے ہوئے اوورسیز کی صرف منقولہ جائیداد کے کیسز ہی منتقل کیے مگر سول کورٹس اور اسپیشل کورٹس کی غلط تشریح کے درمیان مقدمات کو پنگ پونگ نہیں بنایا جاسکتا۔ عدالت نے کہا کہ دونوں فریقین میں سے ایک بھی پارٹی اوورسیز ہو تو کیس اسپشل کورٹ سنے گی، سول کورٹس سے ٹرانفسر ہو کر آنے والے کیسز اسپیشل کورٹس میں اسی اسٹیج سے چلیں گے۔ عدالتی حکم کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات دوبارہ نئے سرے سے دائر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ اسپیشل کورٹ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد مقدمات کے لیے خصوصی اور خودمختار فورم ہے. لاہور ہائیکورٹ نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور عدالت نے رجسٹرار کو فیصلے کی کاپی تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں بحال ہو سکتے ہیں۔ دی وال اسٹریٹ جرنل نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں فریق ثالثی کردار ادا کرنے والوں کے ساتھ مل کر ایک ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (MoU) تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں، جس میں ایک ماہ پر محیط مذاکرات کا فریم ورک طے کیا جائے گا، جن کا مقصد جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسودے میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخائر کو کسی تیسرے ملک منتقل کرنے جیسے معاملات پر گفتگو شامل ہے۔ تاہم، خبر میں کہا گیا ہے کہ اہم مسائل اب بھی حل طلب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پابندیوں میں نرمی کی حد تاحال بحث کا موضوع ہے اور یہی نکتہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اگر بات چیت میں پیش رفت ہوتی ہے تو فریقین کی باہمی رضامندی سے ابتدائی ایک ماہ کی مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پرپہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے تھے۔
وفاقی حکومت کا بے نظیر انکم
اسلام آباد: وفاقی حکومت نےبےنظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کے پاس ہیں تو امدادی رقوم بھی صوبوں کو ادا کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ صوبوں کی جانب سے بھی یہ آواز اٹھائی گئی ہے تاہم حکومت کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کرے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل ختم کرنے کی بات زیرِ غور نہیں۔
ایران کو باور کروایا کہ
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران کو یہ باور کروایا کہ سعودی عرب کیلئے پاکستانیوں کی جان بھی حاضر ہے، پاکستان کے لیے سعودی عرب نو گو ایریا ہے ، کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔ اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل حملے کرتا تھا ، جواب میں ایران مسلم ممالک پر حملے کر رہا تھا ، وہ کہتے یہ تھے کہ امریکی اڈے ان کا ہدف ہیں۔ اسحاق ڈار نےکہا کہ پاکستان نے کوشش کی کہ یہ سب بند ہو ، ساتھ ایران کو یہ بھی باور کروایا کہ سعودی عرب کے لیے پاکستانیوں کی جان بھی حاضر ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کشیدگی کے دوران فریقین کو باور کرایا کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب نو گو ایریا ہے ، کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ اہم سنگِ میل ہے ۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ایران پر حملہ ہوا تو پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ، فریقین میں سیز فائر کروائی ، اب کوشش یہ ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان سیزفائر مستقل جنگ بندی پر ختم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ امت کے مفادات کا تحفظ پاکستان کی ترجیح ہے ، سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معرکۂ حق میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا ، پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔
معرکہ حق میں دشمن نے
اسلام آباد: بھارت کے خلاف معرکہ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر پاک افواج نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا ، دشمن کو آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ بھارت کے خلاف کامیاب اور تاریخی معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہوگیا جس پر پاک افواج کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی، معرکہ حق نے پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں کو دنیا پر ثابت کیا، پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے ذریعے مستقبل کی فضائی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا، کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ طاقت، درستگی اور عزم کے ساتھ دیا جائے گا، دشمن کو آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹی ڈومین آپریشنز میں مہارت نے فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، موثر اور فیصلہ کن فورس بنا دیا، معرکہ حق کے آپریشنز فضائی جنگ کی تاریخ میں منفرد اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی کامیابیوں نے قوم کے اعتماد اور جذبۂ حب الوطنی کو مزید مضبوط کیا، پاکستان امن پسند ملک اورپاک افواج ذمہ دارانہ اور پختہ اسٹریٹجک سوچ کی حامل ہیں، پاک افواج کی ہر تیاری، ہر کوشش کا محور خطے میں امن، استحکام کا فروغ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے امن ہمیشہ عزت، وقار اور برابری کے اصولوں سے جڑا رہا ہے، پاک افواج خطے کی بدلتی جیوپولیٹیکل صورتحال سے باخبر ہیں، پاک افواج دشمن کی جارحانہ عسکری تیاریوں سے باخبر ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پا ک فوج جدیدٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہے، پاک افواج مستقبل کے جنگی ماحول کے لیے پہلے سے زیادہ تیار مستعد ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے پاکستان کی فضائی حدود کے تاریخی دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا، پاک فضائیہ کی جرات، تیاری اور بروقت کارروائی عسکری تاریخ کا روشن باب بن چکی ہے، پاک فضائیہ نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام اور قومی سلامتی کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ جدید جنگی صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے باعث دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے، پاک فضائیہ ہمیشہ عظیم قوم کے لیے فخر، طاقت اور اعتماد کی علامت بنی رہے گی۔
جب قوم یکجا ہو جائے تو دنیا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے جب قوم یکجا ہو جاتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔ معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا آج ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے، یہ محض کیلنڈرکی ایک تاریخ نہیں بلکہ جرات، اتحاد و غیرمتزلزل عزم کی داستان ہے، پاکستانی قوم کو متحد ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا عوام، مسلح افواج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جب قوم یکجا ہو جاتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی، معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو فیصلہ کن جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے جارحیت کا متوازن اور فیصلہ کن جواب دیا، بھارتی جنگی طیاروں سمیت مختلف عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی خودمختاری پرکبھی سمجھوتا نہیں کرےگا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا فعال سفارتکاری کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھر پور انداز میں پیش کیا، گزشتہ سال بھارت نے جارحیت مسلط کی، پاکستان نے ضبط وتحمل کا مظاہرہ کیا، کشمیر سمیت بنیادی تنازعات کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، قومی سلامتی کو لاحق ہرخطرےکا جواب پوری قوت سے دیا جائےگا، پاکستان معیشت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی مضبوط ہوگا۔
شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ
اسلام آباد: حکومت نے شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں نادرا کی ٹیکنیکل ٹیم نے شرکت کی جس دوران اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاسپورٹ کے موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مختلف اصلاحات زیرِ غور آئیں۔ اجلاس کے دوران وزیرِ داخلہ کے وژن کے مطابق نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور موجودہ پالیسیوں کو ڈیجیٹل نظام کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس شہریوں کو گھر بیٹھے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
پاکستان آئندہ ہفتے ایران
کراچی : پاکستان آئندہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرےگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی معاہدے کا امکان ہے، بتایا جارہا ہے کہ تنازع کے 85 فیصد معاملات طے پا چکے ہیں تاہم جوہری مسئلہ اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کی بحالی متوقع ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ 14، 15 مئی کو ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل ایک ابتدائی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ پاکستان آئندہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی توقع کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ پیشرفت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کو امید ہے کہ دونوں فریق مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔
200 یونٹ تک بجلی سبسڈی
اسلام آباد: پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو تحریری یقین دہانی کراتے ہوئے بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، 8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا جس کے تحت 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دی جانے والی عمومی سبسڈی ختم کر کے جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی۔ یہ سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈیٹا کی بنیاد پر صرف مستحق صارفین کو فراہم کی جائے گی، جس سے سبسڈی کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ نظام میں متعدد گھرانوں کی جانب سے دو یا تین بجلی میٹر نصب کر کے ہر میٹر کی کھپت 200 یونٹس سے کم رکھنے کا رجحان پایا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سبسڈی حاصل کی جا سکے، تاہم نئے نظام کے نفاذ سے اس طرز عمل کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ حکومت اس مقصد کے لیے نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (این ایس ای آر) کے ساتھ بجلی صارفین کو منسلک کرنے کا نظام تیار کر رہی ہے، جس میں عالمی بینک کا تعاون بھی حاصل ہوگا، جبکہ سبسڈی کی ادائیگی کے لیے ایک بیرونی فرم کے ذریعے مؤثر میکانزم وضع کیا جائے گا۔ ادھر حکومت پنجاب میں متعارف کروائے گئے ای آبیانہ نظام کو آئندہ مالی سال سے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان تک توسیع دینے کی تیاری کر رہی ہے، جبکہ آبپاشی کے پانی کے نرخوں کو آپریشن اور دیکھ بھال کے اخراجات کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کے لیے بھی اصلاحات پر کام جاری ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 20 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط حاصل کرنے کے قریب ہے، جس کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 8مئی 2026کو واشنگٹن میں اجلاس کرے گا۔
سعودیہ کا خطے میں
سعودی عرب نے خطے میں جاری حالیہ فوجی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں خطے میں جاری حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس میں تنازع کے حل میں مدد کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا اور سیاسی حل اور مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچنے کے لیے ثالثی کی کوششوں حمایت کی گئی۔ سعودی کابینہ کے اجلاس میں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ اور بلارکاوٹ آمدورفت یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کا ایسا سیاسی حل تلاش کیا جائے جو خطے کو مزید کشیدگی اور عدم استحکام سے بچا سکے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں سعودی وزارت انصاف اور پاکستانی وزارت قانون میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت بھی منظور کی گئی۔
پاکستانیوں کی اکثریت
پاکستانیوں کی اکثریت امریکا ایران ثالثی کی کوششوں میں عسکری اور سیاسی قیادت کےکردار کی معترف ہیں۔ اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور 38 فیصد نے وزیر اعظم شہباز شریف کےکردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ سروے میں 45 فیصد پاکستانیوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کو پاکستان کی بڑی جیت قرار دیا، 37 فیصد نے اس سے پاکستان کا عالمی تشخص بہتر ہونے کا کہا۔ اس سوال پر کہ ثالثی کی کوششوں کی کس ملک نے حمایت کی؟ 58 فیصد نے چین، 42 فیصد نے ترکیے جبکہ 31 فیصد نے سعودی عرب اور 24 فیصد نے روس کا نام لیا۔
انٹرنیشنل کیمبرج امتحانات کے
انٹرنیشنل کیمبرج امتحانات کے بزنس اسٹڈیز کا اے لیول کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک کر دیا گیا۔ منگل کے دن ہونے والا بزنس اسٹڈیز کا پرچہ مبینہ طور پر پیر کی رات کو ہی سوشل میڈیا پر لیک ہوا۔ پرچہ آؤٹ ہونے سے متعلق کیمبرج کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کچھ دن پہلے بھی کیمبرج امتحانات کا ریاضی کا پرچہ لیک ہو گیا تھا۔
آسٹریلین رائل ملٹری کالج میں
آسٹریلین رائل ملٹری کالج ڈنٹروون نے پاکستان آرمی کےکیڈٹ سردار ارسام عباس کو اوور آل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرار دے دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی کیڈٹ کو 5 مئی کو کینبرا میں منعقدہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ قرار دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کمیشننگ پریڈ کا معائنہ آسٹریلوی چیف آف آرمی لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ نے کیا۔ تقریب میں سفارتی عملے کے ارکان،کینبرا میں پاکستان کے ہائی کمشنرنے شرکت کی جب کہ تقریب میں فارغ التحصیل کیڈٹس کے اہلخانہ اور آسٹریلوی ڈیفنس فورس کے حکام بھی شریک تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزاز اس غیرملکی کیڈٹ کو دیا جاتا ہے جو تربیت کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے، یہ کامیابی پاک فوج کی جونیئرقیادت کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اوراعلیٰ معیار کی عکاس ہے۔ سردارارسام عباس آسٹریلیا میں بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے 14ویں پاکستانی کیڈٹ ہیں۔
آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے
واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا، ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن پروجیکٹ فریڈم لوگوں کو بچانے کے لیے ہے،کسی پرحملہ نہیں کیا، ایران کو آبنائےہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 7 ایرانی فاسٹ بوٹس کو تباہ کردیا، جاری تصادم کے باعث ہرمز میں 10 سویلین سیلر ہلاک ہوئے۔ مارکو روبیو نےکہا کہ امریکی فورسز کے لیے خطرہ بننے والے ڈرون اور بوٹس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے۔آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی حفاظت بڑھانے کیلئے تعیناتیاں کررہا ہے ۔ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جیرڈ کشنر اور وٹکوف مذاکرات پر کام کررہےہیں۔امریکی ناکہ بندی سے ایران کو یومیہ50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہاہے۔صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام کے پاس رجیم کے خلاف لڑنے کی صلاحیت ہو۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری مکمل کر لیا گیا ہے، آپریشن کے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔
جنگ بندی کیلئے امریکا
عرب ٹی وی الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کے لیے امریکا، پاکستان اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ عرب ٹی وی الجزیرہ نے واشنگٹن سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ بندی کے لیے واشنگٹن، اسلام آباد اور تہران کے درمیان اس وقت مذاکرات جاری ہیں، تجاویز کا تبادلہ ہو رہا ہے، ریڈلائنز پر بات ہو رہی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق امریکی بضد ہیں کہ وہ کسی اور نکتے سے پہلے ایران کے ایٹمی پروگرام پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی چاہتے ہیں کہ پہلے ایرانی سمندروں کی ناکا بندی ختم ہو۔ رپورٹ کے مطابق جہاں ان مذاکرات کے آگے بڑھنے کا امکان بہت روشن ہے، وہیں یہ خطرہ بھی موجود ہے کہ کسی ایک واقعے کو لے کر تنازع پھر بڑھ سکتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق واشنگٹن اور اسرائیل میں دو سے تین ہفتوں کی مختصر جنگ کی باتیں بھی گردش میں ہیں اور کہا جارہا ہے کہ اس مختصر جنگ کا ہدف ایران کو مرضی کے مذاکرات پر قائل کرنا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت کے
سپریم کورٹ کا 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں، ہم پلہ عدالتیں ہیں، وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے قانونی اصولوں کے حوالے سے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے، آرٹیکل 189 ایک عدالت کو دوسری عدالت کے ماتحت نہیں بناتا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق آئینی اور غیرآئینی مقدمات کو ایک ساتھ چلانا آئینی پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے، کلب شدہ آئینی اور ریگولر مقدمات کو الگ الگ فورمز پر بھیجا جائے، آئینی مقدمات وفاقی آئینی عدالت جبکہ ریگولر مقدمات سپریم کورٹ سنے گی، متضاد فیصلوں سے بچنے کے لیے“عدالتی احترام ” کا اصول اختیار کیا جائے گا، دونوں عدالتیں ایک دوسرے کے دائرہ اختیار کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کریں گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 199 کے تحت دائر آئینی درخواستوں کی اپیلیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی، عام سول اور ریگولر اپیلوں کا اختیار بدستور سپریم کورٹ کے پاس رہے گا، 27 ویں آئینی ترمیم کےبعد وفاقی آئینی عدالت کو خصوصی آئینی دائرہ اختیار حاصل ہے، ہائیکورٹ کے آئینی نوعیت کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں وفاقی آئینی عدالت منتقل تصور ہوں گی جبکہ کرایہ داری اور بعض خاندانی معاملات وفاقی آئینی عدالت کے اختیار سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے مشترکہ فیصلے سے متعلق مقدمات ڈی کلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سول نوعیت کی اپیلیں سپریم کورٹ میں ہی زیرسماعت رہیں گی۔ عدالت نے آئینی درخواست سے متعلق اپیل وفاقی آئینی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے مقدمات متعلقہ عدالت ہی سنے گی جس کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہو، سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی سے متعلق توہین عدالت کی کارروائی سپریم کورٹ میں چلے گی۔ فیصلے کے مطابق توہین عدالت کا اختیار عدالت کے وقار اور عملداری سے جڑا ہے۔
کےالیکٹرک سمیت ملک
کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز نےکیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست کی 19 مئی کو سماعت کی جائے گی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی، سسٹم کے استعمال کے چارجز ومارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی۔ ڈسکوز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے، صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے گریجویٹس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویٹرنری گریجویٹس کیلئے ماہانہ 60 ہزار وظیفے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پیراویٹس کے لئے بھی ماہانہ چالیس ہزار روپے کا وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔ رواں سال کیلئے انٹرن شپ کوٹہ ویٹرنری گریجویٹس کے لئے 264 جبکہ پیراویٹس کے لئے تعداد 371 رکھی گئی ہے۔ درخواستوں کی وصولی 15 مئی 2026 تک جاری رہے گی۔ اس کے لئے درخواست جمع کروانے کے خواہشمند افراد www.jobs. punjab. gov. pk پر موجود فارم کو پر کریں۔
امریکی صدر ٹرمپ ذہنی اور
زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر مؤثر طریقے سے بطور کمانڈر ان چیف خدمات انجام دینے کے اہل نہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ ، ٹی وی چینل اے بی سی نیوز اور اپسوس پول میں 59 فیصد امریکیوں کی رائے ہے کہ صدر ٹرمپ کی ذہنی صلاحیت ایسی نہیں جو ملک کی قیادت کے لیے درکار ہے۔ پول کے مطابق55 فیصد بالغ امریکیوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جسمانی صحت عہدے کی مناسبت سے اچھی نہیں۔ البتہ 40 فیصد نے کہا کہ ٹرمپ ملکی قیادت کے لیے مکمل اہل ہیں جبکہ 1 فیصد امریکیوں نے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ پول میں44 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور 1 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ سروے کے 67 فیصد شرکا نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ اہم فیصلے کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے اپنی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ بجٹ کے بعد ممکنہ طور پر نئے چہرے وفاقی کابینہ میں نظر آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم وفاقی وزراء سے فرداً فرداً ان کی وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ لے رہے ہیں۔
نائب وزیراعظم کی زیرصدارت
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھرکی ریفائنریز اور آئل اسٹوریج تنصیبات کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیےکے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر آئی ٹی، وزیرمملکت خزانہ، سیکرٹریز پیٹرولیم و داخلہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، اضافی سکیورٹی اقدامات کے اخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں برداشت کریں گی۔ نائب وزیراعظم آفس کے مطابق اسحاق ڈار نے موجودہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اعلامیےکے مطابق حکومت نے اہم توانائی تنصیبات کے تحفظ اور ملک بھر میں بلاتعطل ایندھن فراہمی یقینی بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم، تیل اور لبریکنٹس کے ذخائر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ جون 2026 کے تیسرے ہفتے تک ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں، سپلائی کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، مؤثر نگرانی اور پیشگی سپلائی چین منیجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی جاری ہے۔
کسی علاقے میں درجہ حرارت
کراچی: کے الیکٹرک نے کہا ہےکہ اگر شہر کے کسی علاقے میں درجہ حرارت 45 ڈگری محسوس ہوا تو وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ کے الیکٹرک کے ہیڈ آف ڈسٹریبیوشن آپریشنز خرم عبداللّٰہ نے کہا کہ ہیٹ ویو کے باعث کے الیکٹرک نے مینٹیننس شٹ ڈاؤنز معطل کردیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقے میں محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاتا ہے تو وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پیرکو سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور مٹھی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی، سکھر، سبی، لسبیلہ اور ٹھٹھہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان بہاولپور 40،لاہور 37، اسلام آباد ،کوئٹہ 34 اور پشاور میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی وزیرستان میں فوجی
جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر ناکام خودکش حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم ورسک میں خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے آرمی پوسٹ پر حملہ کرنے آئے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج کے ہائی الرٹ دستے کی بروقت کارروائی کی وجہ سے گاڑی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور اورگاڑی کو پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا، پاک فوج کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آور خوارجی بھی ہلاک ہوا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے مطابق زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا لایا گیا ہے۔
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی
26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کو تھانہ صادق آباد میں درج احتجاج کیس کی سماعت کی ،جہاں مقدمے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ عدالت نے سماعت کے دوران علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی اور مقدمے کی سماعت کو 11 مئی تک ملتوی کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی بہن سمیت تمام گواہان کو پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا، تاکہ کیس کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔
انتظامی وجوہات اور مسافروں کی کمی
انتظامی وجوہات اور مسافروں کی کمی کی وجہ سے ملک بھر کی 100 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے لیے 84، اندرونِ ملک کی 22 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا گیا ہے کہ آج ملک بھر سے متحدہ عرب امارات کی 54 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے 24، لاہور سے27، اسلام آباد سے 29، ملتان سے 10، پشاور سے 8، اسکردو، سکھر اور کوئٹہ سے 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد سے 4، 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی 4 جب کہ کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
صدرِ مملکت نے پی آئی اے کارپوریشن آرڈی نینس 2026 کی منظوری دیدی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی سفارش پر پی آئی اے کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل)، آرڈیننس، 2026کی منظوری دے دی۔ آرڈیننس پی آئی اے کے چند اثاثوں کی منتقلی کے عمل کی تکمیل کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے سے متعلق ہے۔ ان میں کراچی میں پی آئی اے پلینیٹیریم، گلشنِ اقبال کی اراضی، لاہور میں پی آئی اے پلینیٹیریم، اولڈ یونیورسٹی گراؤنڈ کی اراضی شامل ہے۔ پشاور میں حیات آباد فیز ٹو میں واقع پی آئی اے پلینیٹیریم کی اراضی ، کے ڈی اے اسکیم ون کا فٹبال گراؤنڈ،ایمپرس روڈ لاہور میں دیال سنگھ منشن کا دفتر، کشمیر روڈ کراچی پر واقع جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کی اراضی بھی شامل ہے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس
پاکستان 190 ملین پاؤنڈ کیس: عدالت کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سننے کا فیصلہ، تاریخ مقرر 190 ملین پاؤنڈ کیس: عدالت کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سننے کا فیصلہ، تاریخ مقرر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپیلیں مقرر ہو گئیں تو سزا معطلی کی درخواستیں غیر موثر ہو گئی ہیں۔ فوٹو فائل اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کرتے ہوئے مرکزی اپیلوں کی سماعت کے لیے 7 مئی کی تاریخ مقرر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اپیلیں مقرر ہو گئیں تو سزا معطلی کی درخواستیں غیر موثر ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی اور فیملی ملاقات متعلق درخواست پر سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 2 روز میں بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل وجوہات کے ساتھ آرڈر پاس کریں گے، عدالت نے 6 مئی کو سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کرلیا ہے۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست گزار کی جانب سے اڈیالہ جیل حکام کو جمع کرائی گئی درخواست کی کاپی بھی پیش کی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے کورئیر کے ذریعے اور خود جاکر بھی جیل میں درخواست دے دی ہے، جس پر عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے پہلے ان کی درخواست کا فیصلہ کریں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاک کہ 16 اور 17 اپریل کی درمیانی رات بشریٰ بی بی کی سرجری ہوئی، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے سب سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے، ہم آپ کی درخواست اسی لئےجیل حکام کو بھیج رہے ہیں تاکہ وہ فیصلہ کریں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب عباس عرافچی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں خطے کی صورتحال، جاری کشیدگی اور امن کے فروغ کیلئے پاکستانی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گزشتہ رات تفصیلی ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطےکی مجموعی صورتحال، جاری کشیدگی اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور فریقین کے درمیان مکالمے کے فروغ کیلئے اپنی جاری سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں اسحاق ڈار نے اس امر کا اعادہ کیا کہ مسائل کا پائیدار حل صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، وزیر خارجہ پاکستان نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا گفتگو میں علاقائی امن و استحکام کیلئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی ایرانی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور بطور ثالث ملک پاکستان کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
افغانستان کے ساتھ کسی قسم
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کےساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عید کے موقع پر صرف 3 دن کا وقفہ تھا جو ختم ہو گیا تھا اور موجودہ صورتحال کو جنگ بندی قرار دینا درست نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں اورمارچ میں پاکستان کے جنگ بندی اقدام کے باوجود افغانستان سے حملے جاری رہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ افغان طالبان کی بلااشتعال سرحد پار فائرنگ اور دہشتگرد کارروائیوں میں 52 شہری شہید، 84 زخمی ہوئے، افغانستان کی جانب سے شہری ہلاکتوں کے الزامات بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں، دہشتگردی کی اصل وجوہات کو نظرانداز کرنا غیر متوازن مؤقف کی عکاسی ہے، عالمی برادری علاقائی صورتحال اور پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرے۔
پاکستان کے ثالثی کردار نے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا۔ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ن لیگ کے رہنما خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اللہ نے دنیا میں پاکستان کا مقام بلند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایاہے۔ خواجہ احمد حسان کا کہنا تھاکہ امت مسلمہ کو وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پر ناز ہے، آج سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر عزت اور تکریم ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور ایران جنگ کے دوران پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور دونوں ممالک میں جنگ بندی ہوئی، اس کے بعد اب بھی پاکستان بطور ثالث مذاکرات کروا رہا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کے حوالے
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے شاہراہ بھٹو کو کراچی کے لیے گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔ بی آر ٹی ریڈ لائن کے دورے کے موقع پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا بی آر ٹی ریڈ لائن کے لاٹ 1 اور لاٹ 2 پر کام تیزی سے جاری ہے، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو ذمہ داری ملنے کے بعد کام کی رفتار میں مزید بہتری آئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اعتراف کیا کہ ترقیاتی کاموں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جس کا حکومت کو احساس ہے لیکن شہری علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر ایک پیچیدہ عمل ہوتا ہے کیونکہ گیس، بجلی اور پانی کی لائنوں کو فوری طور پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ جولائی کے اختتام تک کم از کم مکسڈ ٹریفک لین کو کھول دیا جائے تاکہ شہریوں کو کچھ ریلیف مل سکے۔ شرجیل میمن کے مطابق ریڈ لائن منصوبہ صرف بسیں چلانے تک محدود نہیں بلکہ آئندہ 100 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جا رہا ہے، ہمارے لیے خالی بسیں لانا آسان تھا، مگر پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے سڑکوں اور انفرااسٹرکچر کی تعمیر ناگزیر ہے، اگر تھر میں سڑک بنانی ہو تو ایک سال میں 300 کلو میٹر سڑک بن سکتی ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ بی آر ٹی کی دیگر لائنز، خصوصاً اورنج اور یلو لائنز پر بھی کام جاری ہے، جبکہ شارع بھٹو جیسے منصوبے کراچی کے لیے "گیم چینجر" ثابت ہوں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا تھا کراچی ایک بڑا اور پیچیدہ شہر ہے جہاں چیلنجز بھی زیادہ ہیں، لیکن حکومت ان مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور تمام منصوبوں کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن کا کہنا تھا بی آر ٹی پر چار سال کیا ہوتا رہا، اس پر پریس کانفرنس کروں گا، بی آر ٹی کے معاملے میں عدالتوں کے سامنے تمام چیزیں رکھیں گے، عدالتوں کا بہت زیادہ احترام ہے، امید ہے عدالتیں بھی انصاف کریں گی، عدالتوں کا جو بھی فیصلہ آجائے سر آنکھوں پر، بی آر ٹی کا کام نہیں رکے گا، عدالتی آرڈر پر بی آر ٹی کا کام ایک سیکنڈ بھی نہیں رکے گا، ہمارے اوپر توہین عدالت ہو جائے تو ہم عدالت میں سرجھکا کر معافی مانگ لیں گے، لیکن کام نہیں رکے گا، کام نان اسٹاپ چلتا رہے گا۔
وزیراعظم کی بجلی کے ترسیلی
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں کمی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے توانائی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعتی شعبے کے مفاد کو ملحوظِ خاطر رکھے بغیر نہیں کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے بجلی چوری کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے پر بھی زور دیا اور بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لا کر لائن لاسز میں کمی کرنے کی ہدایت کی۔
احتساب اور شفافیت کیلئے آزاد
اسلام آباد: آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصد علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرمستند خبروں کی ترسیل کو روکنا ہر صحافی کا فرض ہے۔ اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ پروپیگنڈہ، فیک نیوز، غیرمستند خبروں کی ترسیل کو روکنا ہر صحافی کا فرض ہے، عصر حاضر میں امن و امان کا ماحول محض سفارت کاری سے حاصل نہیں ہوتا، مستند معلومات، ذمہ دارانہ صحافت امن و امان میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اختلاف رائے سے کشیدگی کے دیرپا حل تک مکالمے اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے، سفارتی میدان میں پاکستان کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے، قومی میڈیا نے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھی ایک اہم ذمہ داری ادا کی۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میڈیا نے قومی یکجہتی اور پاکستان کے مؤقف کو وضاحت اور تحمل کے ساتھ پیش کیا، میڈیا نے عوام کو آگاہ رکھا اور غلط معلومات کا تدارک کیا، معرکہ حق میں ذمہ دار میڈیا بخوبی شامل تھا، تمام صحافی برادری کا کردار لائق تحسین تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ملکی و عالمی رائے عامہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جعلی خبروں اور منظم گمراہ کن مہمات کا پھیلاؤ قومی ہم آہنگی اورعالمی ساکھ کیلئے حقیقی خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے صحافیوں اپیل کی کہ تصدیق، دیانت اور پیشہ ورانہ معیارکی اعلیٰ ترین اقدار کو برقرار رکھیں، میڈیا کے برق رفتار ڈیجیٹل دور میں بھی مسابقت سچائی کی قیمت پر نہ ہو، آزادیِ صحافت کے تحفظ، فروغ اورسازگار ماحول کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، مشترکہ تجدید عزم کریں کہ صحافتی آزادی کے تحفظ میں حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ڈس انفارمیشن جمہوری مکالمے کو مسخ کر رہی ہے: صدر آصف علی زرداری دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں، صحافت کا کردار کلیدی ہے، ڈس انفارمیشن جمہوری مکالمے کو مسخ کر رہی ہے، صحافیوں کو دنیا بھر میں ہراسانی اور دباؤ کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غیر ذمہ دارانہ استعمال تشویشناک ہے، پاکستان صحافت کی آزادی کے لیے پُرعزم ہے، آئین کا آرٹیکل 19 آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے، آزاد میڈیا قوم کی مضبوطی کی علامت ہے، احتساب اور شفافیت کے لیے آزاد صحافت ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رفتار کے بجائے درستی کو ترجیح دی جانی چاہیے، پاکستان کے خلاف منظم جھوٹی مہمات جاری ہیں، قومی اتحاد سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے گئے، میڈیا نے جھوٹ کا جواب حقائق سے دیا، معتبر معلوماتی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، صحافیوں کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے، میڈیا کو اعلیٰ اخلاقی معیار برقرار رکھنا ہوگا، عوام جھوٹ کو مسترد کریں اور سچ کا ساتھ دیں، مضبوط معلوماتی نظام امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
ہاؤسنگ کیلئے قرضہ جات کی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دی نیوز کی اس رپورٹ کا نوٹس لیا ہے جس میں حکومت کی 3.2 کھرب روپے کی ہاؤسنگ فنانس اسکیم اور سود کے خاتمے کی آئینی ڈیڈ لائن کے ساتھ اس کی مطابقت پر سوال اٹھایا گیا تھا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس معاملے کا فوری جائزہ لے کر حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے۔ ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعظم نے دی نیوز کی ہفتہ کے روز شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد تفصیلی بریفنگ طلب کی، جس میں نشاندہی کی گئی تھی کہ ’’اپنا گھر پروگرام‘‘ کی ساخت اور مدت سود پر مبنی قرضوں کو یکم جنوری 2028 کے بعد تک جاری رکھ سکتی ہے، جو 26ویں آئینی ترمیم کے تحت سود سے پاک مالیاتی نظام کی طرف منتقلی کیلئے مقررہ آخری تاریخ ہے۔ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں کہ آیا اسکیم کا ڈیزائن، جس میں پانچ سالہ قرضوں کی فراہمی کا منصوبہ اور 20 سالہ ادائیگی کی مدت شامل ہے، آئینی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے یا اس کے ازسرِ نو تشکیل کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جن پر پہلے 10 سال کیلئے 5 فیصد مقررہ مارک اپ رکھا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ کی بنیاد پر شرح لاگو ہوں گی۔ حکومت نے پہلے سال میں پچاس ہزار گھروں کی فنانسنگ کیلئے 321 ارب روپے مختص کیے ہیں، جبکہ مجموعی فنانسنگ پانچ سال میں 3.2 کھرب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ ذرائع کے مطابق، جائزے میں اس بات پر توجہ دی جائے گی کہ 2028ء تک کے عبوری عرصے میں سود پر مبنی قرضوں کے تسلسل کے قانونی اور مالیاتی اثرات کیا ہوں گے، اور آیا اس اسکیم کو شریعت کے مطابق ماڈل میں تبدیل کرنا ممکن ہے۔ یہ پیشرفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حکومت اس معاملے کی حساسیت بالخصوص سود کے خاتمے سے متعلق آئینی ذمہ داریوں کے تناظر میں سمجھتی ہے۔ اس ہفتے کے آغاز میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ہاؤسنگ منصوبے کو کم آمدنی والے طبقات کو سستی رہائش فراہم کرنے اور مختلف شعبوں میں معاشی سرگرمی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا تھا۔ حکام کے مطابق، مالیاتی ریگولیٹرز، بینکاری کے ماہرین اور قانونی حکام سے رائے طلب کی جا رہی ہے، اور ایک رپورٹ فوری بنیادوں پر وزیرِ اعظم کو پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور معاشی ٹیم کے دیگر سینئر ارکان بھی مشاورتی عمل کا حصہ ہوں گے۔ اس جائزے کا نتیجہ حکومتی معاونت سے چلنے والی دیگر فنانسنگ اسکیموں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے، بالخصوص وہ جو روایتی بینکاری ڈھانچے پر انحصار کرتی ہیں، کیونکہ پاکستان سودی نظام کے خاتمے سے متعلق اپنی آئینی وابستگی پر عمل درآمد کی جانب بڑھ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ ماس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گوجرانوالہ کے ہر علاقے کو فیڈر بسوں کے ذریعے میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے منصوبے میں دو ٹنل سیکشن شامل کرنے اور 17 سے 19 کلومیٹر ٹریک کو انڈرگراؤنڈ گزارنے کی منظوری بھی دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ 31.5 کلومیٹر طویل یہ منصوبہ گکھڑ سے ایمن آباد تک پھیلا ہوگا، جس کی تکمیل کے لیے 12 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔ اس منصوبے میں 24 اسٹیشن بنائے جائیں گے جن میں سے 2 انڈرگراؤنڈ ہوں گے۔ ہر اسٹیشن اور ڈپو پر سولر سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ گرجاکھ، چن دا قلعہ اور گوندلا والا میں ڈپو قائم کیے جائیں گے۔ منصوبے کے دونوں اطراف 62 کلومیٹر طویل ڈرین بھی تعمیر کی جائے گی اور ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی قائم ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے گوجرانوالہ میں ٹرانسپورٹ کلچر تبدیل ہو جائے گا اور شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولت میسر آئے گی۔
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے
وزیراعظم شہبازشریف نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد کے معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی بنادی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے، طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اورکامرس سیکرٹری کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ وزیراعظم آفس نے بتایاکہ اس معاملے میں کوئی بھی متاثرہ شخص اپنی معروضات کمیٹی کو پیش کر سکے گا، کمیٹی بلا کسی تفریق کے فریقین اور متاثرین کو سنے گی۔ کمیٹی ایک ہفتے میں معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعظم کوپیش کرے گی۔ وزیراعظم نے معاملے پرحتمی فیصلے تک اسلام آباد انتظامیہ کوکارروائی سے روک دیا۔ خیال رہے کہ ون کانسٹیٹیوشن بلڈنگ سےمتعلق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نےفیصلہ سنایا تھا اور بلڈنگ کی لیز منسوخی کے سی ڈی اے کے فیصلے کوبرقرار رکھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیز منسوخی کے خلاف نجی کمپنی کی درخواست مسترد کی۔ سی ڈی اے انتظامیہ پولیس کے ہمراہ گزشتہ رات ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ لینےپہنچی اور بلڈنگ خالی کرنےکیلئے ہفتےکی رات 12 بجے تک کی ڈیڈلائن دی۔ پولیس حکام کے مطابق ون کانسٹیٹیوشن ایونیوبلڈنگ کےہرٹاورمیں 22 فلور، ہرفلور پر7 فلیٹس ہیں، ایونیو کی زیادہ تربلڈنگ خالی، صرف چند فلیٹس میں لوگ مقیم ہیں۔ سی ڈی اے ذرائع نے بتایاکہ بلڈنگ میں فائیواسٹار ہوٹل بنایا جانا تھا جسے فلیٹس میں تبدیل کردیاگیا اوراسلام آباد کو ایک پرائم فائیو اسٹار ہوٹل سے محروم کیا گیا۔
باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا کرکٹ
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج نے کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے باجوڑ کے علاقے ماموند میں کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ خوارج کے کواڈ کاپٹر حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج نے اس وقت حملہ کیا جب گراؤنڈ میں کھیل جاری تھا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا کہنا ہے کہ مارچ اوراپریل کے دوران ماموند اورسلارزئی میں ماٹرگولے فائر کیے گئے، افغان طالبان کی باجوڑمیں سول آبادی پرفائرنگ سے 3 خواتین اور6 بچےشہید ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز خوارج اور افغان طالبان کی پوسٹوں اور معاون انفرااسٹرکچر کو نشانہ بناتی ہیں۔
شمالی وزیرستان: درپہ خیل میں
شمالی وزیر ستان کے علاقے درپہ خیل میں قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان کے مطابق درپہ خیل کے علاقے شاہزادہ کوٹ میں مقامی قبائل اور فتنہ الخوارج کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ان کا کہنا تھاکہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 شہری جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ آر پی او نے بتایاکہ تمام زخمیوں کو پولیس نے فوری طور پر سول اسپتال میرانشاہ منتقل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ اطلاع ملتے ہی پولیس قبائل کی مدد کو پہنچ گئی اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے بارڈر اضلاع میں غیرانسانی تشدد کے واقعات قطعی ناقابل قبول ہیں، شہریوں پرغیرانسانی تشدد کے واقعات انسانیت دشمن سوچ کے عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ حرکت ہے، فتنہ الخوارج کی بلااشتعال مجرمانہ کارروائی میں 9 شہری شہید ہوئے، آج تین شہری کرکٹ کھیلتے ہوئے فتنہ الخوارج کے کواڈکاپٹر حملے میں زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھاکہ نام نہاد افغان طالبان نمائندے پاکستان کی طرف سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤسنگ فنانس
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے حال ہی میں اعلان کردہ 3.2 کھرب روپے کی ہاؤسنگ فنانس اسکیم میں ایک سنگین آئینی سقم موجود ہے کیونکہ اس اس اسکیم میں سود پر مبنی قرضہ جات دینے کی بات کی گئی ہے جبکہ پاکستان کے مالی نظام سے سود کے خاتمے کیلئے یکم جنوری 2028 کی لازمی آئینی ڈیڈلائن موجود ہے۔ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ جب اس اسکیم کی ساخت اور مدت کو آئینی تقاضے کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ تضاد واضح ہو جاتا ہے۔ حکومت نے پانچ سالہ فنانسنگ منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پہلے سال میں پچاس ہزار گھروں کیلئے 321 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ مجموعی لاگت پانچ سال میں 3.2؍ کھرب روپے ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سود پر مبنی نئے قرضے 2028 کے بعد بھی جاری رہیں گے، جو سود کے خاتمے کیلئے مقررہ آئینی ڈیڈ لائن سے براہِ راست متصادم ہے۔ مزید یہ کہ اس اسکیم کے تحت ہر قرض کی ادائیگی کی مدت 20 سال مقرر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 2028 کے قریب یا اس کے بعد جاری کیے جانے والے قرضے بھی دہائیوں تک سود پر مبنی ادائیگیوں سے منسلک رہیں گے۔ یوں یہ اسکیم عملاً سودی مالیات کو مقررہ مدت سے کہیں آگے تک جاری رکھتی ہے، جس سے آئین اور اس کی روح دونوں کے ساتھ ہم آہنگی پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں۔ یہ مسئلہ اسکیم کے ڈھانچے کی وجہ سے مزید پیچیدہ ہو جاتا ہے، جس کے تحت پہلے 10 سال کیلئے 5 فیصد مقررہ مارک اپ رکھا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ کی بنیاد پر شرح لاگو ہوں گی۔ اس سے نہ صرف سودی بینکاری کا تسلسل برقرار رہتا ہے بلکہ اس کا دائرہ بھی وسیع ہوتا ہے، حالانکہ ریاست آئینی طور پر اسے ختم کرنے کی پابند ہے۔ ذرائع کے مطابق، ہاؤسنگ قرض اسکیم سے متعلق اس نہایت اہم معاملے پر غور نہیں کیا گیا۔ دی نیوز نے اس حوالے سے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے رابطہ کیا، تاہم وہ تبصرے کیلئے دستیاب نہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز ’’اپنا گھر پروگرام‘‘ کا افتتاح کیا، جو پانچ سالہ منصوبہ ہے جس کے تحت ملک بھر میں پانچ لاکھ گھروں کی فنانسنگ کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے، جو 20 سال میں قابل ادا ہوں گے۔ یہ پروگرام کم آمدنی والے افراد کو 10 مرلے تک کے پلاٹس پر گھر تعمیر کرنے میں مدد دینے کے ساتھ تعمیراتی شعبے میں معاشی سرگرمی تیز کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مرتب کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں اسحاق ڈار، بینکاروں اور صنعت سے وابستہ نمائندگان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اقدام کو ’’ایک مقدس فریضہ‘‘ اور معاشی ترقی کا محرک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم تمام صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی نافذ کی جائے گی۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ایسے پروگراموں کو بلا سود یا شریعت کے مطابق ماڈلز پر ازسرِ نو تشکیل نہیں دیا جاتا، ریاست کی جانب سے طویل المدتی سودی قرضوں کا تسلسل 2028ء کی ڈیڈ لائن کے قریب آنے پر سنگین آئینی چیلنجز کا سامنا کر سکتا ہے۔
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے
وزیراعظم شہبازشریف نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد کے معاملے پر اعلیٰ سطح کمیٹی بنادی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے، طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اورکامرس سیکرٹری کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ وزیراعظم آفس نے بتایاکہ اس معاملے میں کوئی بھی متاثرہ شخص اپنی معروضات کمیٹی کو پیش کر سکے گا، کمیٹی بلا کسی تفریق کے فریقین اور متاثرین کو سنے گی۔ کمیٹی ایک ہفتے میں معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعظم کوپیش کرے گی۔ وزیراعظم نے معاملے پرحتمی فیصلے تک اسلام آباد انتظامیہ کوکارروائی سے روک دیا۔ خیال رہے کہ ون کانسٹیٹیوشن بلڈنگ سےمتعلق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نےفیصلہ سنایا تھا اور بلڈنگ کی لیز منسوخی کے سی ڈی اے کے فیصلے کوبرقرار رکھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لیز منسوخی کے خلاف نجی کمپنی کی درخواست مسترد کی۔ سی ڈی اے انتظامیہ پولیس کے ہمراہ گزشتہ رات ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ لینےپہنچی اور بلڈنگ خالی کرنےکیلئے ہفتےکی رات 12 بجے تک کی ڈیڈلائن دی۔ پولیس حکام کے مطابق ون کانسٹیٹیوشن ایونیوبلڈنگ کےہرٹاورمیں 22 فلور، ہرفلور پر7 فلیٹس ہیں، ایونیو کی زیادہ تربلڈنگ خالی، صرف چند فلیٹس میں لوگ مقیم ہیں۔ سی ڈی اے ذرائع نے بتایاکہ بلڈنگ میں فائیواسٹار ہوٹل بنایا جانا تھا جسے فلیٹس میں تبدیل کردیاگیا اوراسلام آباد کو ایک پرائم فائیو اسٹار ہوٹل سے محروم کیا گیا۔
باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا کرکٹ
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج نے کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا جس میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے باجوڑ کے علاقے ماموند میں کرکٹ گراؤنڈ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ خوارج کے کواڈ کاپٹر حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج نے اس وقت حملہ کیا جب گراؤنڈ میں کھیل جاری تھا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا کہنا ہے کہ مارچ اوراپریل کے دوران ماموند اورسلارزئی میں ماٹرگولے فائر کیے گئے، افغان طالبان کی باجوڑمیں سول آبادی پرفائرنگ سے 3 خواتین اور6 بچےشہید ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز خوارج اور افغان طالبان کی پوسٹوں اور معاون انفرااسٹرکچر کو نشانہ بناتی ہیں۔
کمبوڈیا میں گرفتار 54 پاکستانی
وزارت خارجہ حکام نے پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ کمبوڈیا میں گرفتار 54 پاکستانی آن لائن فراڈ میں ملوث تھے۔ کمبوڈیا میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے جس میں پاکستانیوں کے بیرون ملک جانے اور ان کے ساتھ اپنوں کی جانب سے ہی دھوکہ دہی جیسے سنگین واقعات سے متعلق انکشاف ہوا ہے۔ اجلاس کے دوران وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ ایک سال میں قیدیوں کے تبادلے کے تحت دنیا سے 20 پاکستانی واپس بلوائے ہیں۔ وزارت خارجہ حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے جرمانے معاف کرادیے لیکن وطن واپسی کا انتظام انہیں خود کرنا ہوگا۔ کمبوڈیا میں پاکستانی سفیر نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے تھے جو ایک فراڈ کمپنی سے نکل کر دوسری کمپنی میں اپنی مرضی سے گئے، ان سے بات کریں تو وہ کہتے ہیں ہم سب مظلوم ہیں، اسے واقعات ہیں جن میں کزنز نے کزنز کو بیچ دیا ، دوست نے دوست کو بیچ دیا۔ امیگریشن حکام نے بتایا کہ کمبوڈیا جانے والے زیادہ تر افراد کو پتا ہوتا ہےکہ وہ غیر قانونی کام کرنے جارہے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری صبا صادق نےکہا والدین بچوں کو بیرون ملک بھیجنے سے قبل تحقیق کریں۔
پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کردی۔ وائس چیئر مین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نعمان بٹ نے ہڑتال کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 5 مئی تک پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا عوام کو بلا تعطل پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی، ہڑتال سے متعلق خبروں کا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا پیٹرول پمپ مالکان ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، پٹرول پمپس کھلے ہیں۔
ایران پر امریکا اسرائیل حملے
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے 60 دن بعد تہران اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سفر بحال ہوگیا ہے۔ 26 فروری 2026 کے بعد جمعرات کو پہلی بار تہران سے ایران کی مہان ائیر لائن کی کمرشل پرواز ڈبلیو 51185 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔ یہی طیارہ پرواز ڈبلیو 5184 کے طور پر اسلام آباد سے تہران گیا، اس روٹ پر مہان ائیر کی اگلی پروازیں 7 مئی کو طے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کی چکی میں پسا مزدور آج بھی دیہاڑی کی تلاش میں ہے اور مزدوروں کے دن پر بھی بغیر آرام کام کرنے میں مشغول ہیں۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش طبقات کی قربانی زندگی کو رواں دواں رکھتی ہے، مزدوراور ہنرمند افراد اندرون وبیرون ملک ہماری قابلیت،محنت اورپیشہ ورانہ مہارت کے آئینہ دارہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج کے دن تجدید عہد کریں کہ سب مل کر مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
2015 میں ہیٹ اسٹروک سے
ایدھی فاؤنڈیشن کے ریکارڈ کے مطابق 2015 میں کراچی میں آنے والے ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق افراد کی تعداد 5000 ہزار ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائیلر) کے زیرِ انتظام عالمی یومِ مزدور کے موقع پر "ماحولیاتی تبدیلی اور مزدوروں کے حقوق" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا محنت کش طبقے کا ماحولیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہیں لیکن اس کے باوجود محنت کش طبقہ ماحولیاتی تبدیلی کی بھاری قیمت برداشت کر رہا ہے۔ مقررین کا کہنا تھاکہ ولیکا اسپتال میں 78 نوزائیدہ بچوں میں ایڈز کی تشخیص ایک ہولناک واقعہ ہے ، جس کی فوری اور غیر جانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہیے ، 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن کی اکثریت مزدوروں کے بچوں پر مشتمل ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ 2015 میں کراچی کی جان لیوا گرمی میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 300 ہلاکتیں ہوئیں لیکن ایدھی فاؤنڈیشن کے ریکارڈ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد تھی ، ان میں اکثریت مزدور طبقے کے لوگوں کی تھی۔
فارن فنڈنگ کیس:
فارن فنڈنگ کیس میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ بھی دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا چالان جمعرات کو بھی عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا اور عدالت کو بتایا گیا کہ رجسٹرار بینکنگ کورٹ کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی جاری ہے۔ دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ دیا اور کہا چیٹ جی پی ٹی کہتا ہے رجسٹرار کیس کے چالان کی اسکروٹنی نہیں کرسکتا، یہ کون سا کیس ہے جس میں اسکروٹنی رجسٹرار کررہا ہے۔ پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا شاید انہیں معلوم نہیں خصوصی عدالتوں میں چالان کی اسکروٹنی رجسٹرار ہی کرتا ہے، یہ اگر چیٹ جی پی ٹی کا کہہ رہے ہیں تو وہ انہیں کیا جواب دیں؟ عدالت نے دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرکے سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز نے
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام بنادیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرست یافتہ فتنہ خوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کےگروہ کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا، سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں اس گروہ کو نشانہ بنایا، کارروائی میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں بھی پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، یہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہےکہ افغان حکومت اپنے شہریوں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کےخلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہےگی اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائےگا۔
افغانستان کی دہشتگردوں کیلئے
ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو افغان وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کیے جانے کی تصدیق کردی۔ اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کے لیے موجود افغان سہولت کاری سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ کنڑ سمیت کسی بھی علاقے میں تعلیمی اداروں پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا، تمام الزامات غلط ہیں، ایسے الزامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا مطلب روایتی جنگ بندی نہیں ، پاکستان کےخلاف کسی بھی قسم کا حملہ، چاہے وہ ریاستی ہو یا دہشت گرد گروہوں کی جانب سے بند ہونا چاہیے۔
عوام کیلئے سہولت
اسلام آباد: ملک بھر میں نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 دن سے کم کرکے 14 دن کردیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ و امیگریشن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جب کہ اس دوران وزیرداخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 دن سے کم کرکے اب 14 دن کردیا گیا ہے، پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس سسٹم رائج ہوگا۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ کی گھروں کی دہلیز تک ڈیلیوری کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے پاسپورٹ دفاتر میں 15 روز تک مکمل کیش لیس نظام رائج کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کاخاتمہ ہوگا اور شہریوں کو سہولت ملے گی، پاسپورٹ نظام کو بہتر بنانے اورعوامی سہولت کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کاقیام انتہائی ضروری ہے۔ وزیر داخلہ نے بزنس پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق امور پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی دی۔
دبئی میں جائیداد خریدنے
دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے جائیداد خریدنے پر 2 سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش کی گئی ہے۔ دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کیلئے بڑی سہولت فراہم کی جارہی ہے جس کے بعد دبئی میں 2 سالہ رہائشی ویزا کیلئے سنگل مالک پر قیمت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ مشترکہ پراپرٹی پر بھی رہائشی ویزا ملے گا، مشترکہ پراپرٹی میں ہر سرمایہ کار کا حصہ کم از کم 4 لاکھ درہم ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دبئی کا 2 سالہ انویسٹر ویزا اب مزید آسان اور قابل رسائی ہوگا، 5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزا کیلئے 10 لاکھ درہم شرط برقرار ہے، ریٹائرمنٹ ویزا کیلئے عمر کم از کم 55 سال مقررکی گئی ہے جب کہ 10 سالہ گولڈن ویزا کیلئے 20 لاکھ درہم سرمایہ کاری لازمی ہے۔ گولڈن ویزا میں فیملی اور گھریلو ملازمین کی اسپانسرشپ کی سہولت موجود ہے، گولڈن ویزا ہولڈر کیلئے متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے کی اجازت بھی ہوگی، نئی پالیسی سے دبئی میں سرمایہ کاری کے مواقع مزید وسیع ہوں گے۔
سندھ میں دفعہ 144 کے
سندھ حکومت نے دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ سندھ بھر میں وال چاکنگ اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی، سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، ایس ایچ اوز کو دفعہ 188 کے تحت کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سکرنڈ میں 45، دادو، لسبیلہ ، موہنجو داڑو 44، حیدر آباد، سکھر 42، ملتان، ساہیوال 38، کراچی 35،لاہور 34، اسلام آباد، پشاور 33،کوئٹہ، مظفر آباد 30 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔
سندھ حکومت کا کراچی کے
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے پسماندہ علاقوں اور صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں کےالیکٹرک کے سی ای او سید طحہٰ، پی ایس سی ایم آغا واصف اور سیکرٹری توانائی شعیب انصاری سمیت دیگر بھی میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ توانائی اور کے الیکٹرک کو ہدایت دی کہ کراچی کے بجلی صارفین کیلئے ہدفی سبسڈی پروگرام پر مشترکہ مطالعہ کیا جائے۔ انہوں نے کم آمدن والے علاقوں اور صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت دی جب کہ گرمیوں کے آغاز کے ساتھ پسماندہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعلیٰ نے پسماندہ علاقوں میں طویل بجلی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے آغاز سے غریب طبقات کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے خاص طور پر غریب محلوں میں قابل عمل حل نکالنا ضروری ہے۔ مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ہدفی سبسڈی پروگرام پر مطالعہ کیا جائے تاکہ مستحق گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں 10 پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ کی حکومت نے پاکستان کو تحریری طور پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صومالی حکومت نے پاکستانی شہریوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان نے صومالی حکومت کے ساتھ 10 پاکستانیوں کے اغوا کامعاملہ اٹھایا تھا۔ یاد رہے کہ بحری جہاز Honour 25 پر صومالی قزاقوں کے قبضے کے بعد سے 10 سے زائد پاکستانی عملہ یرغمال ہے جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ مغویوں کے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، انہوں نےحکومت سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور: 5 سال کے دوران اغوا
لاہور میں 5 سال کے دوران اغوا کی جانے والی خواتین سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 5 سال کے دوران اغوا کی جانے والی 824 خواتین کا تاحال پتا نہ چل سکا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ خواتین 2021 سے 2025 کے دوران لاہور سے اغوا کی گئیں، سب سے زیادہ کینٹ ڈویژن سے اغوا کی جانے والی 282 خواتین کا پتا نہیں چل سکا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر ڈویژن کی 152 اور سٹی ڈویژن کی 124 مغوی خواتین نہیں مل سکیں جب کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی 110 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن کی 100 خواتین تاحال لاپتا ہیں۔ اس کے علاوہ سول لائنز ڈویژن سے اغوا 56 خواتین کو بھی تلاش نہیں کیا جا سکا، تمام کیسز میں مقدمات درج ہوئے تاہم مغوی خواتین کے بارے میں کچھ پتا نہ چل سکا۔
سندھ حکومت کا کراچی کے
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے پسماندہ علاقوں اور صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں کےالیکٹرک کے سی ای او سید طحہٰ، پی ایس سی ایم آغا واصف اور سیکرٹری توانائی شعیب انصاری سمیت دیگر بھی میں موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ توانائی اور کے الیکٹرک کو ہدایت دی کہ کراچی کے بجلی صارفین کیلئے ہدفی سبسڈی پروگرام پر مشترکہ مطالعہ کیا جائے۔ انہوں نے کم آمدن والے علاقوں اور صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے تجاویز تیار کرنے کی بھی ہدایت دی جب کہ گرمیوں کے آغاز کے ساتھ پسماندہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعلیٰ نے پسماندہ علاقوں میں طویل بجلی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے آغاز سے غریب طبقات کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے خاص طور پر غریب محلوں میں قابل عمل حل نکالنا ضروری ہے۔ مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ہدفی سبسڈی پروگرام پر مطالعہ کیا جائے تاکہ مستحق گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اسرائیلی بحریہ نے غزہ کیلئے
امدادی تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ اسرائیل کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد فلوٹیلا میں شامل امدادی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، امدادی تنظیم نے بتایا کہ ان کا امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوج نے ڈرونز، کمیونیکیشن جیمنگ ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کے ذریعے بحیرہ روم کے وسط میں فلوٹیلا کو روکنے کیلئے کارروائی کی۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پانی کے بیک پریشر کے باعث دو لائنوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مین کیبل میں فالٹ آیا، فالٹ کے باوجود 22 میں سے 18 پمپنگ موٹرز پر بجلی کی فراہمی جاری رہی۔ کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر متبادل ذرائع سے باقی 4 پمپنگ موٹرز پر بھی بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ یاد رہے کہ واٹر کارپوریشن نے 25 اپریل کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی لائن کے کنکشن کے لیے7 پمپ 2 دن کے لیے بند کئے تھے جبکہ 2 پمپ ایک ہفتے کے لیے بند کر رکھے ہیں جس سے پہلے ہی شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
لاہور سمیت ملک کے مختلف
لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور سمیت شمالی وزیرستان،گجرات،لودھراں، وہاڑی، بورے والا، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جہانیاں میں بارش کے دوران دیوار گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ قمبر شہدادکوٹ، سکھر اور شکارپور میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ گھوٹکی اوباڑو میں تیز آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم اسلام آباد،پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کی ممکنہ طور پر سندھ ہائیکورٹ ٹرانسفر کا امکان ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ممکنہ ٹرانسفر کے معاملے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کےاختتام پر کمرہ عدالت میں موجود وکلا و سائلین کا شکریہ ادا کیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔ خیال رہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہونے جا رہا ہے۔ جسٹس خادم حسین سومرو کو فروری 2025 میں سندھ ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا تھا۔
آر ایل این جی کے ذخائر میں
لاہور: گیس کا بحران آر ایل این جی نہ آنے کی وجہ سے شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق آر ایل این جی کے موجودہ ذخائر میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے، پاور اور کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین کو بھی سپلائی میں کمی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کی سپلائی صرف 700 ملین کیوبک فٹ پرآگئی جو ایران امریکا جنگ سے پہلے روزانہ 1200 ملین کیوبک فٹ تھی۔ ذرائع سوئی ناردرن کا کہنا ہے گیس کا شارٹ فال600 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ کھانے کے تینوں اوقات میں پوری گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
سندھ بھر میں شدید گرمی،
پاکستانسندھ بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو کا خدشہ سندھ بھر میں شدید گرمی، ہیٹ ویو کا خدشہ جامشورو، دادو، شہید بینظیرآباد میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتراضلاع میں آج موسم گرم، شدید گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے 3 مئی تک سندھ کے وسطی اوربالائی علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، جامشورو، دادو، شہید بینظیرآباد میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گھوٹکی اور سانگھڑ میں بھی درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ خیرپور،نوشہروفیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ گرمی کی لہرکے باعث عوام بالخصوص بچے، خواتین اوربزرگ احتیاط کریں، شہری دن کے اوقات میں سورج کی براہِ راست تپش سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کاشتکار گندم کی فصل کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں، جانوروں کوبھی گرم موسم سے محفوظ رکھنے کے اقدامات ضروری ہیں۔ کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم رہنے کا امکان دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں آئندہ تین روز موسم گرم رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 36 اورجمعرات کو 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔
پاکستان آج سفارتی کامیابی
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ دنیا سمجھتی ہے پاکستان ایک معاہدہ کرا سکتا ہے اور معاہدے پر عمل درآمد میں بھی کلیدی کردار ادا کرپائےگا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ یہ صرف ہماری سفارتی حیثیت نہیں جو سامنے آرہی ہے ، اس میں دفاعی صلاحت کا بھی کردار ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا ہمارا کسی ملک کے داخلی معاملات سےکوئی غرض نہیں، پاکستان نتیجہ خیز صورتحال پیدا کر نےکی کوشش کررہا ہے، انہوں نے واضح کیا پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہےگا۔ سفیر رضوان سعید نے کہا پاکستان، امریکا، چین، روس، ایران ، خلیجی ممالک، ترکیے، مصر اور یورپی یونین کا اعتماد لے کر ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستانی سفیر بولے پاک امریکا تعلقات 8 دہائیوں سے تاریخی حقیقت ہیں، ان میں اتار چڑھاؤ آئےہیں، سخت یا خطرناک موڑ بھی آئے ہیں، تعلقات کا مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ ہم نے ہر اس مشکل پر قابو پایا جس سے دوطرفہ تعلقات دوچار ہوئے ہیں۔
پاکستان کا اسٹریٹیجک
اسلام آباد: پاکستان نے اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزروزقائم کرنے کے منصوبے پر پیشرفت شروع کر دی ہے، جس کا مقصد 90 دن تک کے ایندھن کا ذخیرہ تیار کرنا ہے۔ یہ اقدام آبنائے ہرمز میں ممکنہ عدم استحکام کے باعث تیل کی سپلائی میں خلل کے خدشات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے، جو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے۔ یہ پیشرفت امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ عسکری کشیدگی کے بعد سامنے آئی ہے، جس نے عالمی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کو بڑھا دیا ہے۔ پاکستانی حکام اس صورتحال کو ملک کے درآمدی تیل پر انحصار اور بیرونی جھٹکوں کے خطرے کی ایک اہم یاددہانی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ابھرتے ہوئے منصوبے کے تحت حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اگر فی لیٹر 10 روپے لیوی لگائی جائے تو حکام کے مطابق سالانہ تقریباً 20 ارب لیٹر کھپت کے حساب سے یہ اقدام ہر سال تقریباً 200 ارب روپے جمع کر سکتا ہے۔ تین سال میں یہ رقم تقریباً 600 ارب روپے (2 ارب ڈالر سے زائد) تک پہنچ سکتی ہے، جسے اسٹریٹجک ذخیرہ گاہوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
پی ٹی اے ٹربیونل ممبر کی
اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کیا اور ریمارکس دیے کہ وزیراعظم 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں، وزیراعظم آکر بتائیں کہ ٹربیونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک ریٹائرڈ جج ٹربیونل کے ممبر تعینات ہوئے ہیں، جس پر محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیے کہ ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے، ریٹائرڈ ججز کو ٹربیونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا تھا رات کو ان کو سیلوٹ یاد آتے ہیں تو وہ سونے نہیں دیتے، کسی کا دل چاہتا ہے تو این آئی آر سی میں لگ جاتا ہے تو کوئی کسی اور ٹربیونل میں تعینات ہو جاتا ہے۔ فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ 18 مئی تک ممبر فنانس کو تعینات نہ کیا گیا تو وزیراعظم عدالت میں پیش ہوں، عدم تعیناتی پر وزیراعظم آکر بتائیں کہ ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی۔
وفاقی آئینی عدالت کا حکومت
اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت نے حکومت کو اہم ریلیف دیتے ہوئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی وہ دفعات بحال کر دی ہیں جنہیں لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور پاسپورٹ کو غیرفعال کرنے کا اختیار دوبارہ حکومت کو حاصل ہو گیا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا یہ معاملہ “ڈنکی لگا کر” بیرون ملک جانے والوں سے متعلق ہے؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فرحان علی نامی شہری غیر قانونی طور پر ایران گیا تھا جہاں سے اسے ڈی پورٹ کیا گیا۔ ان کے مطابق غیر قانونی اقدام پر اس کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل عامر رحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے اور پاسپورٹ کو غیرفعال کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے دوران سماعت یہ بھی پوچھا کہ آیا متعلقہ شہری خود بیرون ملک گیا یا لوگوں سے پیسے لے کر انہیں اٹلی بھجوانے میں ملوث تھا، اور ایف آئی اے نے اب تک کیا تحقیقات کی ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے سے مکمل معلومات حاصل نہیں کی گئیں۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اس سے قبل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی شق 3 اور 10 کو کالعدم قرار دیا تھا، تاہم وفاقی آئینی عدالت کے حالیہ حکم کے بعد یہ دفعات فی الحال بحال ہو گئی ہیں۔
راولپنڈی : پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے
راولپنڈی پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد نے مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھا۔ مدعی مقدمے کے مطابق استاد نے پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پرطالب علم کوپلاسٹک کے پائپ سےمارا جس کے بعد پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں استاد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق طالب علم کا طبی معائنہ کرالیا گیا ہے، طالب علم پر تشدد اور اسے حبس بےجا میں رکھنے پرتفتیش ہورہی ہے۔
کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں
کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہر قائد درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 19کلو میٹرفی گھنٹہ ہے۔ احتیاطی تدابیر دوسری جانب ماہرین صحت نے شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے تحت گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہٰذا شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں۔ ماہرین صحت کے مطابق گرم موسم کے دوران شہری ہلکے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں اور پانی ابال کر پئیں، اسی طرح زیادہ پسینے میں جلد کوصاف اورخشک رکھیں تاکہ دانوں اورالرجی سے بچا جاسکے۔ ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھونا اور ہلکا موئسچرائزر استعمال کرنا بھی جلد کو خشکی اور جلن سے بچاتا ہے۔
ضلع کرم میں طویل عرصے
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں طویل عرصے سےغیرفعال پارہ چنار ائیرپورٹ دوبارہ فعال کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج،ایف ڈبلیو او اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی کاوشوں سے ائیرپورٹ فعال ہوا، پاک آرمی ایوی ایشن کی جانب سے 26 اپریل کو آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایوی ایشن نے رن وے کی فعالیت اور آپریشنل تیاریاں جانچنے کے لیے ٹرائلز کیے۔ ذرائع کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز مکمل کیے، ائیرپورٹ رن ویز کو پیشہ ورانہ معیار اور اعلیٰ سیفٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق قرار دیا گیا۔
پاسپورٹ امیگریشن رولز کی
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات کو بحال کردیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکومتی اپیل قابل سماعت قرار دے دی۔ دفعات بحالی سے شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکومتی اختیار بھی بحال کردیا، عدالت نے حکومت کا شہریوں کے پاسپورٹ غیرفعال قرار دینے کا اختیار بھی بحال کردیا۔ دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا یہ ڈنکی لگا کر جانے والوں کا کیس ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ فرحان علی نامی شہری غیرقانونی طور پر ایران گیا جہاں سے ڈی پورٹ ہوا، غیر قانونی اقدامات پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کیا گیا، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام کی شمولیت اورپاسپورٹ غیرفعال ہونا چیلنج کیا گیا۔ جسٹس حسن اظہر نے پوچھا شہری خود باہر جانے والا تھا یا لوگوں سے پیسہ لےکر اٹلی بھیجتا تھا؟ ایف آئی اے نے اب تک کیا تفتیش کی؟ عامر رحمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے سے معلومات تاحال نہیں لیں، لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے رول 3 اور 10 کالعدم قرار دے دیے۔ وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
وزیرستان: فتنہ الخوارج کی
پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کی اشتعال انگیزی کی کوشش ناکام بنا دی اور سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے پر بھرپور جوابی کارروائی میں کئی افغان چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پاک فوج نے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنہ الخوارج کی دراندازی میں ناکامی پر افغان طالبان نے انگوراڈہ زلول خیل سول آبادی کونشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں، پاک فوج نے جوابی کارروائی کرکے متعدد افغان پوسٹیں تباہ کردیں۔
اسلام آباد میں تمام قسم کی
اسلام آباد میں تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی، فیض آباد کے سوا تمام بس اڈے بھی کھول دیے گئے۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا، اسلام آباد میں تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مال رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مطابق میڈیکل اسٹور، اسپتال ، پیٹرول پمپ اور دودھ دہی کی دکانیں پابندی سے مستثنا ہیں، تمام ریسٹورنٹ ، فوڈ آوٹ لیٹ اور تندور 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے ہائیکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا۔ راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیےگئے،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو اور گرین بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔
کراچی: خلیجی ممالک جانیوالی
کراچی:وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار نے خلیجی ممالک جانے والی تاخیری شپمنٹس پر برآمد کنندگان کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوارکے مطابق کے پی ٹی ٹرمینلز پر اسٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان کیا گیاہے، جس کے تحت خلیجی ممالک جانے والی تاخیری شپمنٹس پر برآمد کنندگان کوخصوصی رعایت ملےگی۔ جنید انوار نے بتایا کہ بندرگاہوں پر پھنسے کنٹینرز کارگو پر بھی ریلیف کا اطلاق ہوگا، مالی دباؤ کم کرکے برآمدات کو سہارا دیا جا رہا ہے جبکہ لاجسٹک مسائل کے خاتمے اور کارگو کلیئرنس بہتر بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کے جی ٹی ایل پر یکم سے 20 مارچ تک 50 فیصد اسٹوریج چارجز معاف ہوں گے، کے آئی سی ٹی پر یکم سے 10 مارچ تک 50 فیصد رعایت دی جائے گی جبکہ ایس اے پی ٹی پر 11 سے 31 مارچ تک 25 فیصد کمی کا اطلاق ہوگا۔ وفاقی وزیر بحری امور نے چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ بندرگاہی نظام کو تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ
پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے سیٹلائٹ کو چین کے تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھجوایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مقامی طور پر تیار کیےگئے ای او سیٹلائٹ کی لانچنگ ایک اور اہم سنگ میل ہے اور ای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ پاکستان کے خودانحصاری اور شاندار ٹیکنالوجی کی طرف اہم سفرہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ای او تھری شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے کےلیے جدید تصویری ڈیٹا فراہم کرےگا، یہ سیٹلائٹ غذائی اور ماحولیاتی تحفظ کےلیےجدید تصویری ڈیٹابھی فراہم کرےگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ای اوتھری کی کامیابی ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد رکھےگی، ای او تھری سیٹلائٹ مختلف شعبوں میں قومی ترجیحات کی تکمیل میں مدددےگا اور پائیدارسماجی ومعاشی ترقی میں کردار ادا کرےگا۔ سپارکو کی جانب سےای او تھری سیٹلائٹ کی لانچنگ کی تاریخی کامیابی کا اعلان کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تاریخی موقع پر وزیرِاعظم نے سپارکو کےانجینئرز اور سائنسدانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا اور خلائی شعبےمیں پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے غیر متزلزل تعاون کا بھی اعادہ کیا۔
روبیو صدارتی امیدوار بننے کی
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو جو قومی سلامتی کے مشیر بھی ہیں، اہم عالمی معاملات خصوصاً ایران جنگ سے پیدا ہونے والے بحران میں غیر معمولی طور پر پس منظر میں نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے اپنے داماد جیراڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو پاکستان بھیج رہے ہیں جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس بھی گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بات چیت کی قیادت کرتے رہے تاہم اس تمام عمل میں مارکو روبیو کی عدم موجودگی نمایاں رہی۔ ماہرین کے مطابق روبیو جان بوجھ کر ایران جیسے پیچیدہ اور غیر مقبول معاملے سے فاصلہ رکھ رہے ہیں تاکہ ممکنہ ناکامی کا بوجھ ان پر نہ آئے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب وہ مستقبل میں صدارتی امیدوار بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ روبیو کو ٹرمپ کی انتظامیہ میں وفادار ساتھی سمجھا جاتا ہے لیکن اہم خارجہ پالیسی فیصلوں میں ان کا کردار محدود دکھائی دیتا ہے، ان کا زیادہ فوکس لاطینی امریکا پر رہا ہے جبکہ ایران جیسے بڑے بحران میں دیگر شخصیات کو آگے رکھا جا رہا ہے۔ ہینری کسنجر کے بعد روبیو واحد شخصیت ہیں جو بیک وقت دو اہم عہدوں پر فائز ہیں تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق ان کے اختیارات اور اثر و رسوخ اس تاریخی مثال کے مقابلے میں کم دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ان تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روبیو ہر اہم قومی سلامتی کے معاملے میں شامل ہوتے ہیں لیکن فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عملی طور پر ٹرمپ انتظامیہ میں خارجہ پالیسی کا انداز بدل چکا ہے جہاں روایتی سفارت کاری کے بجائے مخصوص ایلچیوں اور محدود حلقے پر زیادہ انحصار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کادورہ نہایت سود مند
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہےکہ پاکستان کا دورہ نہایت سود مند رہا ہے۔ اسلام آباد سے مسقط پہنچےکے بعد ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نےکہا کہ ایران کی جانب سے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنےکے لیے قابل عمل فریم ورک کے حوالے سے مؤقف پیش کیا، اب یہ دیکھنا ہےکہ آیا امریکا واقعی سفارتکاری میں سنجیدہ ہے یا نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے خطے میں امن بحال کرنے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ اور برادرانہ کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے دورے پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس
پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے علاوہ مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایران کے نائب وزیرخارجہ غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ اور ان کے وفد سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ہم نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، پاک ایران دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، ملاقات کےدوران دوسرےسینئرحکام بھی موجود تھے، وزیراعظم نے خطے اور اس کے باہر امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی گزشتہ روز مختصر وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں عمان اور روس روانہ ہوجائیں گے۔
ایران امریکا کے حد سے
ایران کے سفارتی ذرائع نے کہا ہےکہ ایران امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں ایران کے مطالبات اور امریکا کے مؤقف پر اپنے تحفظات بیان کیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹیلیگرام پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نےکہا کہ انہوں نے جنگ بندی اور ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے مکمل خاتمے کے حوالے سے اپنے اصولی مؤقف کی وضاحت کی ہے۔ ایران کے امریکی مؤقف پر تحفظات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر اسلام آباد میں موجود ایک ایرانی سفارتی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اصولی طور پر ایران حد سے زیادہ مطالبات قبول نہیں کرے گا۔ اس سے قبل ایرانی حکام نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکی نمائندوں سے براہ راست ملاقات نہیں کریں گے بلکہ اپنی بات پاکستان کے ذریعے پہنچائیں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وٹکوف اور کشنرکا دورہ پاکستان کینسل کردیا ہے۔ خیال رہےکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، ایران نے آبنائے ہرمز کو بڑی حد تک بند کر دیا ہے جب کہ امریکا نے ایران کی تیل برآمدات روک رکھی ہیں۔
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اس وقت ایران میں ان لوگوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے جو ’برسرِ اقتدار "ہیں، امریکہ کے مطالبات پورے کرنے کے لیے ایران ایک منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ خبر رساں ادارے رئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے یا نہیں، ایران ایک پیشکش کرے گا اور ہم اسے دیکھیں گے۔‘ تاہم امریکی صدر کو تاحال یہ معلوم نہیں کہ یہ پیشکش کیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ کن افراد سے مذاکرات کر رہا ہے تو انھوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن یہ کہا کہ امریکہ ’ان لوگوں سے بات کر رہا ہے جو اس وقت اقتدار میں ہیں۔‘ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جب اگلے ہفتے برطانیہ کے بادشاہ چارلس امریکہ کا دورہ کریں گے تو وہ ان کے ساتھ ایران کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔
شجاع آباد، ایک ہی خاندان کے 9
شجاع آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 نوجوان اپنی ہی 9 کزن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب سنتِ نبوی کے مطابق سادگی سے ہوئی جس میں نوجوانوں نے جہیز لینے سے بھی انکار کیا۔ اجتماعی شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین نے نوجوانوں کو "ہیرو" قرار دیدیا کیونکہ ایسی نظیر عصرِ حاضر میں نہین ملتی ، محمد کاشف، محمد عاصم، محمد امین، محمد نعیم، محمد نوید، محمد راشد، محمد بلال، محمد شہباز ، محمد علی نے مشاورت سے یہ فیصلہ کیا کہ وہ لڑکی والوں پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالیں گے، ایک ہی چھت تلے 9 باراتیں اور پھر ایک ہی دن ولیمہ منعقد کیا۔ ایک ہی خاندان کے 9 دولہوں کو دیکھ کر جہاں باراتیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، وہاں سادگی کے اس منظر نے ہر آنکھ کو متاثر کیا، جوڑوں کے والدین اور رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ریکارڈ بنانا نہیں بلکہ معاشرے کو یہ بتانا ہے کہ اگر ہم اپنی بچیوں اور بچوں کی شادیوں کو آسان بنا دیں، تو کوئی بھی بیٹی اپنے گھر میں نہیں بیٹھی رہے گی ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے سنہری حروف سے لکھی جانے والی یہ شادی ایک تحریک ہے جو بیٹے بیٹیوں والوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔
لاہور، بچوں سے زیادتی کی 35 وارداتیں کرنیوالے
مانگا منڈی میں بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی چوہنگ نے چھاپہ مارا جہاں ملزم فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مانگا منڈی میں ملزم عیش بہادر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے قریب آنے پر ملزم نے اپنے نیفے سے پستول نکالنے کی کوشش کی، تاہم اسی دوران پستول اس کے نیفے میں ہی چل گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سی سی ڈی کے مطابق ملزم عیش بہادر مانگا منڈی کے مقدمہ نمبر 806/26 میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دورانِ تفتیش ملزم نے بچوں کے ساتھ زیادتی کی 35 وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
نیشنل گرڈ سے منسلک نہ ہونیوالے
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) حکام نے کہا ہےکہ ایسے سولرصارفین جو نیشنل گرڈ سے منسلک ہی نہیں ان کیلئے نیپرا سے کسی لائسنس کی ضرورت ہے اور نا ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ ایک بیان میں نیپرا حکام نے کہا کہ نیپرا ریگولیشنز میں ایسے آف گرڈ سولر صارفین پر نیپرا ریگولیشنز اپلائی ہی نہیں ہو سکتے، نیپرا ریگولیشنز کا اطلاق نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ کے زمرے میں آنے والے صارفین پر ہی ہو سکتا ہے جو نیشنل گرڈ سے منسلک ہو نگے۔ حکام نے بتایا کہ نئے نیپرا ریگولیشنز میں صرف نئے صارفین کیلئے نیٹ بلنگ متعارف کرائی گئی اور نیشنل گرڈ سے جڑے ہوئے تمام لوڈ کے حامل سولر صارفین کو لائسنس نیپرا سے لینا پڑے گا۔ حکام کے مطابق پہلے نیپرا صرف 25 کلوواٹ سے زیادہ لوڈ کے سولر صارفین کو لائسنس جاری کرتا تھا تاہم اب نئے ریگولیشنز میں25کلو واٹ اور اس سے کم لوڈ کے لائسنس بھی نیپرا ہی جاری کرے گا جب کہ نیپرا لائسنس پر ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس وصول کرے گا۔ حکام کے مطابق اس سے قبل 25 کلوواٹ تک کے سولر صارفین متعلقہ ڈسکو سے منظوری لیتے تھے اور 25 کلوواٹ لوڈ تک کوئی فیس لاگو نہیں تھی۔
پاکستان نے 18.4 ڈالر فی ایم ایم
پاکستان نے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں ایل این جی کارگو کو منظور کر لیا۔ پاکستان نے بجلی کی پیداوار کو سہارا دینے کیلئے 18.4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پر ایل این جی کے ایک ہنگامی کارگو کی خریداری منظور کر لی ہے جب کہ مئی کے لیے موصول ہونے والی دیگر دو بولیوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو 3 کارگوز کے لیے 17.998 ڈالر سے 18.880 ڈالر کے درمیان چار مہنگی بولیاں موصول ہوئی تھیں جن میں سے ٹوٹل انرجیز نے اپریل کے آخر کے لیے اپنی بولی کم کر کے 18.4 ڈالر کر دی جسے قبول کر لیا گیا۔ تاہم حکام نے مئی کے کارگوز کے لیے وائٹل بحرین اور او کیو ٹریڈنگ کی پیشکشوں کو اس امید پر مسترد کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گا جس کے بعد قطر سے 4 سستے ایل این جی کارگوز کا انتظام کرنا ممکن ہو سکے گا۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے
ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ آج دوپہر سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی لائن کو واٹرنیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے9 میں سے 7 پمپ 48 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے، 27 اپریل کو 7 پمپس سے پانی بحال کردیا جائے گا جبکہ 2 پمپس مزید 5 روز کے لیے بند رہیں گے۔ کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اس دوران نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33، گلستانِ جوہر میں پانی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال، صدر، لانڈھی، کورنگی، چنیسر ٹاؤن کے کچھ علاقوں میں پانی فراہمی معطل رہے گی، نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کو یومیہ تقریباً 250 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔
کل مذاکرات کا امکان
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل یعنی اتوار کو منعقد ہو سکتا ہے جبکہ پاکستان، اسلام آباد کے دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی مشاورت کے نتائج سے واشنگٹن کو آگاہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایک اہم سفارتی پیش رفت میں ایران کے وزیرِ خارجہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق توقعات بڑھ گئی ہیں۔ یہ دورہ پہلے مرحلے کے مذاکرات کے بعد ہونے والی پسِ پردہ بات چیت کے تناظر میں ہو رہا ہے۔ پہلے دور میں دونوں فریقین کے درمیان مزید رابطوں کی بنیاد رکھی، گئی تھی۔ اس صورتحال سے واقف حکام کے مطابق، اسلام آباد میں ایرانی وزیرِ خارجہ کی ملاقاتوں میں حالیہ پیش رفت اور مذاکرات کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے کے امکانات پر توجہ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اگر اسلام آباد میں مشاورت کے مثبت اشارے سامنے آئے تو پاکستان ممکنہ طور پر اس کے نتائج سے باضابطہ طور پر امریکا کو آگاہ کرے گا۔ نتیجتاً، دوسرے دور کے مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، جو ابتدائی طور پر اتوار تک متوقع ہیں۔ دریں اثنا، وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ امریکی وفد کے ارکان ہفتہ کی صبح (امریکی وقت کے مطابق) یعنی پاکستان کے وقت کے مطابق ہفتہ کی رات پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق جب یہ پیشرفت عملی شکل اختیار کرے گی تو مذاکرات کے وقت اور ایجنڈے کے حوالے سے مزید وضاحت سامنے آنے کی توقع ہے۔ اس پیش رفت کو عالمی سطح پر قریب سے دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے اثرات پوری دنیا کیلئے اہمیت کے حامل ہو سکتے ہیں۔
کراچی: شہری سے ڈیجیٹل کرنسی
کراچی ائیرپورٹ کے قریب شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئی ۔ متاثرہ شہری کے والد کے مطابق ان کا بیٹا بدھ کی رات لاہور جانے کے لیے گھر سے نکلا، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پیٹرول ڈلوانے کے لیے رکا تو پیٹرول پمپ پر ڈبل کیبن گاڑی میں چار افراد نے اسلحے کے زور پر بیٹے کو اپنی گاڑی میں بٹھالیا۔ شہری کے مطابق ملزمان بیٹے کو گاڑی میں ایک گھنٹے سے زائد وقت تک گھماتے رہے ، بیٹے کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 8 ہزار 600 ڈالر نکال لیے ۔ اس کے علاوہ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی چھین لیا جس کے بعد بیٹے پر تشدد کرکے کورنگی کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ شہری کے والد کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ تھانے نے اب تک درخواست بھی وصول نہیں کی ۔
سندھ حکومت کا یکم مئی
سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پرعام تعطیل ہوگی۔
ٹریفک جرمانوں میں کمی
لاہور: ٹریفک جرمانوں میں کمی کا ترمیمی آرڈیننس بل پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق موٹر سائیکل کے بعض چالان 2 ہزار سے کم کر کے ایک ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ چالان 2 ہزار روپے ہو گا۔ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق رکشہ ڈرائیورز کے لیے چند خلاف ورزیوں پر جرمانہ 3 ہزار سے کم کر کے ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ ہوگا۔ ترمیمی آرڈیننس میں کار اور جیپ کی بعض خلاف ورزیوں پر جرمانہ 5 ہزار سے کم کر کے 3 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہےجبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھا گیا ہے۔ موٹر سائیکل، رکشہ اور کار میں اوور سپیڈنگ کے جرمانوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ترمیمی آرڈیننس میں 2000 سی سی اور دیگر لگژری گاڑیوں کے جرمانے 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کرنے کی تجویز ہے، جبکہ ان کے لیے کم از کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے مقرر کیا جائے گا۔ کوسٹرز اور چھوٹی مسافر وینز کے جرمانے 20 ہزار سے کم کر کے 7 ہزار روپے جبکہ ٹرک، بسوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کے زیادہ سے زیادہ جرمانے 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
خیبر: سکیورٹی فورسز کے
راولپنڈی: خیبر میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 21 اپریل کو کیا گیا تھا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف اور بزدلی کے باعث خوارج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک 10سالہ معصوم بچہ شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود مزید کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
بحرِ ہند سے عالمی تجارت کی
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ بحرِ ہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے، بحرِ ہند سے عالمی تجارت کی وسیع آمدورفت ہے جس میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام “جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ” پر 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹیجک رجحانات اور جنگ پر جدید ٹیکنالوجی کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے دفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں کے مابین تعاون پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کہا کہ مقامی پیداوار اور خود انحصاری کےفروغ سے پاکستان میں کم لاگت اور عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ بحرِ ہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے، بحرِ ہند سے عالمی تجارت کی وسیع آمدورفت ہے جس میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں اجاگرکیا گیا کہ تیز رفتار تکنیکی ترقی جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے، کانفرنس میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ دفاعی حکمتِ عملی ازسرِنو متعین ہو رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت، پالیسی سازوں، سفارتکاروں، ماہرین ِتعلیم،صنعتیِ ماہرین اور طلبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مستقبل کے جنگی رجحانات سے ہم آہنگی کے لیے مسلسل علمی و فکری تعاون پر زور دیا گیا۔
وقت آگیا ہےکہ آئین،
جمیعت علمائےاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہم آئین، صوبائی خودمختاری اور 18 ویں ترمیم کی حفاظت کرینگے۔ ڈیرہ غازی خان میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج منسوخ نہیں بلکہ ملتوی کیا گیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ آئین، اٹھارہویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کا دفاع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف آئین کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اٹھارہویں ترمیم، صوبائی خودمختاری اور این ایف سی ایوارڈ کو صوبوں کا حق قرار دیا اور کہا کہ ان میں تبدیلی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا کہ مقاصد حاصل نہ ہونے پر صوبوں کو توڑنے کی باتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان صوبائی معاملہ ہے، اگر کسی صوبے کو ضرورت ہو تو وہ آئین کے مطابق وفاق سے مدد لے سکتا ہے، مگر اس بنیاد پر آئینی ترامیم کی بات کرنا بلیک میلنگ ہے۔
مذاکرات کی تاریخ طے ہونے
اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان متوقع دوسرے دور کے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، کیونکہ اب تک کسی تاریخ کی تصدیق ہوئی ہے اور نہ تہران نے کوئی جواب دیا ہے۔ جب یہ پوچھا گیا کہ آیا آئندہ مذاکراتی دور کے بارے میں کوئی پیش رفت یا اشارہ سامنے آیا ہے، تو ذریعے نے کہا، ’’انتظار کر رہے ہیں،‘‘ یہ جواب سفارتی حلقوں میں محتاط ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے رضامندی کے انتظار کے باوجود، اسلام آباد میں محتاط انداز سے پر امیدی کا تاثر برقرار ہے۔ مذاکرات سے متعلق امیدوں کے بارے میں سوال کے جواب میں ذریعے نے اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے، اور اس یقین کا اظہار کیا کہ مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔ سہولت کار کا کردار ادا کرنے والا ملک پاکستان دونوں فریقین کو اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد واشنگٹن اور تہران دونوں کے ساتھ فعال رابطے میں ہے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ مجوزہ مذاکرات پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی علاقائی اور عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن چکی ہے۔ اگرچہ اب تک کسی پیش رفت کا اعلان نہیں ہوا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پسِ پردہ رابطے اور کوششیں جاری ہیں، جو آئندہ دنوں میں پیش رفت کے امکان کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ فی الحال دنیا ایک اشارے کی منتظر ہے، چاہے وہ کسی تاریخ کی تصدیق ہو یا تہران کی جانب سے جواب، جس سے اسلام آباد میں دونوں فریقین کے درمیان سفارتی رابطے کے دوسرے دور کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال
زیادہ پھل اور سبزیاں کھانا عام طور پر صحت مند عادت سمجھی جاتی ہے مگر ایک نئی تحقیق کے مطابق ان پر موجود کیڑے مار ادویات کی باقیات پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔ سائنس ڈیلی میں شایع رپورٹ کے مطابق امریکا میں 50 سال سے کم عمر وہ افراد جو سگریٹ نہیں پیتے مگر نسبتاً زیادہ صحت بخش غذا جیسے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں، ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس مشاہدے کی ایک ممکنہ توجیہہ زرعی ادویات (pesticides) کا اثر ہو سکتی ہے، جو بعض اوقات زرعی پیداوار پر باقی رہ جاتی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی سائنسی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکا۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ تحقیق کسی طویل المدتی یا بڑے پیمانے کے مطالعے پر مبنی نہیں، بلکہ پہلے سے تشخیص شدہ مریضوں کے ڈیٹا کے تجزیے پر مشتمل ہے۔ اس لیے اس بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ پھل یا سبزیاں خود پھیپھڑوں کے کینسر کا باعث بنتی ہیں۔ اس کے برعکس، متعدد وسیع اور طویل المدتی سائنسی تحقیقات یہ ثابت کرتی ہیں کہ پھلوں اور سبزیوں کا متوازن استعمال مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور مختلف اقسام کے کینسر کے خطرے میں کمی سے منسلک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کو ایک ابتدائی مشاہدے کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، نہ کہ حتمی سائنسی ثبوت کے طور پر۔ مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ممکنہ عوامل کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔
لاہور سے اسلام آباد پبلک ٹرانسپورٹ
لاہور سے اسلام آباد اور اولپنڈی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ آج بھی جزوی طور پر بند ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد جانے والی تمام بسیں اڈوں پر ہی کھڑی ہیں اور انہیں روانگی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ دوسری جانب جی ٹی روڈ کے ذریعے سفر کرنے والی کچھ بسیں راولپنڈی تک جا رہی ہیں تاہم ان بسوں کو بھی مکمل شہر میں داخلے کی اجازت نہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جانے والی بسیں صرف “چھبیس نمبر” کے مقام تک ہی پہنچ رہی ہیں، جس کے بعد مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے متبادل ذرائع اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک تمام راستے مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتے، اسلام آباد کے لیے ڈائریکٹ بس سروس معطل ہی رہے گی۔ اسلام آباد کے اندر بھی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نادرا نے شناختی دستاویزات
نادرا نے شناختی دستاویزات بنانے والوں کو بڑی سہولت دے دی۔ نادرا کی جانب سے لاہور کے 173 ای سہولت فرنچائز ز کو مزید اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ 173 نادرا ای سہولت سینٹرز کو شہریوں کی آسانی کے لیے نئی سہولیات دے دی گئی ہیں، ای سہولت فرنچائز گلی محلے میں دکان کی صورت میں موجود ہیں۔ اب شہری دس سال سے کم عمر بچے کا ب فارم بھی نادرا ای سہولت فرنچائز سے بنوا سکیں گے، شہری شناختی کارڈ کی تجدید، گمشدہ شناختی کارڈ کا متبادل بھی ای سہولت فرنچائز سےحاصل کر سکیں گے۔ ان ای سہولت فرنچائز میں فوت ہونے والے افراد کا شناختی کارڈ بھی منسوخ کرنے کی سہولت حاصل ہو گی۔
بی آر ٹی ریڈلائن منصوبےکے
کراچی میں ٹرانسپورٹ کا میگا منصوبہ بی آر ٹی ریڈ لائن ایک بار پھر مسائل کا شکار ہے، لاٹ ٹو کے کام کی رفتار اور معیار پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعتراضات کے بعد ٹرانس کراچی نے لاٹ ٹو کے کنٹریکٹر سے معاہدہ ختم کرکے دفتر سیل کردیا۔ کراچی میں غیرمعمولی تاخیر کا شکار بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا۔ گزشتہ ہفتے جیو نیوز نے لاٹ ٹو کے مسائل اور کام کی رفتار متاثر ہونے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحفظات کی خبر نشر کی تھی۔ آج گلشن اقبال میں لاٹ ٹو کا دفتر سیل کیے جانے کے موقع پر متعلقہ حکام نے ابتدائی طور پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔بعد ازاں ٹرانس کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں صورت حال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ لاٹ ٹو میں مسلسل تاخیر اور غیر تسلی بخش کارکردگی کے باعث کنٹریکٹ ختم کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نےکنٹریکٹر کی کارکردگی، کام کی رفتار، صحت و تحفظ اور ماحولیاتی معیار پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ٹرانس کراچی کا کہنا ہےکہ لاٹ ٹو میں ترقیاتی کام مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر رہا تھا جب کہ معاہدے کے خاتمے کے لیے باضابطہ کارروائی جاری ہے۔ کراچی میں 50 کروڑ ڈالر کا میگا منصوبہ بی آر ٹی ریڈ لائن 2022 میں شروع ہوا تھا جسے 2025 میں مکمل ہونا تھا، بعد ازاں اس کی ڈیڈلائن بڑھا کر 2026 کر دی گئی، تاہم موجودہ رفتار اور مسائل کو دیکھتے ہوئے منصوبہ جلد مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
’بانی کی ہدایت ہے کہ
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی کوئی ناراضی ہے تو اسے دور کريں گے۔ میڈيا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ محمود خان سے ابھی بات نہیں ہوئی کہ وہ جلسے میں کیوں نہیں آئے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات ہیں کہ محمود اچکزئی کے فیصلے ماننے ہیں ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے لیکن تفصیل نہيں بتا سکتا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی کو ہدایت کی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اعتماد میں لیں۔ محمود اچکزئی نے اعتماد میں نہ لیے جانے پر تحریک انصاف کے گزشتہ دو جلسوں میں شرکت نہیں کی تھی۔
پاکستان اسٹیل ملز میں
کراچی: پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں کی منظم چوری کا اسکینڈل بے نقاب ہو گیا۔ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر ایف آئی اے نے فوری انکوائری کا آغاز کیا اور ابتدائی تحقیقات میں اہم شواہد حاصل کرلیے۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اسٹیل ملز سے قیمتی مشینری، کیبلز، اسکریپ مواد اور دیگر اہم انفرااسٹرکچر کو بغیر کسی گیٹ پاس کے مسلسل باہر نکالا جاتا رہا تھا جو سکیورٹی اور ڈی ایس ایف اہلکاروں کی غفلت یا ممکنہ ملی بھگت کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔ مزید برآں 36 ٹن سرکاری مٹیریل سے لدے 22 وہیلر ٹریلر کی برآمدگی نے اس منظم نیٹ ورک کی وسعت کو بے نقاب کردیا۔ شواہد کے مطابق یہ کارروائیاں ایک مربوط گروہ کے ذریعے کی جا رہی تھیں جس میں اندرونی ملازمین، سکیورٹی اسٹاف اور اسکریپ ڈیلرز کے مابین گٹھ جوڑ شامل تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاملے سے متعلق ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود اسے فوری طور پر سی کلاس میں تبدیل کردیا گیا جس سے کیس کو دبانے کی کوشش کا پہلو بھی سامنے آیا۔ ایف آئی اے نے اس پہلو کو بھی تحقیقات میں شامل کر لیا اور اس کیس میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا جب کہ مرکزی کرداروں اور سہولت کاروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
مذاکرات کا دوسرا دور،
اسلام آباد: باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران کے ساتھ اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں تاکہ تہران کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کیا جا سکے، جس کا مقصد نازک جنگ بندی برقرار رکھنا اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس پیش رفت سے آگاہ حکام کے مطابق، پاکستان کی اعلیٰ قیادت ایرانی حکام کے ساتھ فعال رابطے میں ہے۔ اس حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر، اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی سرگرم ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا بنیادی مقصد کسی بھی ممکنہ تصادم کو روکنا اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع ہو سکے۔ اسلام آباد دونوں فریقین کو براہِ راست مذاکرات کیلئے بھی آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ طویل مدتی استحکام حاصل ہو سکے۔ ایک باخبر ذریعے کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ایران کے جواب کا منتظر ہے۔ اس ذریعے سے دی نیوز کی بات چیت منگل کی رات 9 بجے ہوئی۔ ایران کی جانب سے شرکت کی تصدیق ہوتے ہی پاکستان اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کی سہولت کاری اور میزبانی کیلئے تیار ہیں۔ اگرچہ بعض بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مذاکرات بدھ کی صبح ہوں گے، تاہم پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے منگل کی رات دیر گئے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صورتحال کی وضاحت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے تک پاکستان مجوزہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کی تصدیق کے حوالے سے باضابطہ جواب کا منتظر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارت کاری و مذاکرات کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ عطا تارڑ مزید بتایا کہ جنگ بندی 22 اپریل کو صبح 4 بج کر 50 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق) پر ختم ہو جائے گی، جس سے تہران کی جانب سے فوری فیصلے کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر آمادہ کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں، اور یہ کوششیں جاری ہیں۔
پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی
لاہور: ترجمان پاور ڈویژن کا کا کہنا ہے پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آگئی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ رات پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی بہتر رہی، پیک ٹائم میں ڈیموں سے زیادہ پانی کی خراج سے 5125 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی۔ ملک کے جنوب سے سینٹر میں 400 میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی سپلائی کی بدولت ایک سے دو گھنٹے تک کی لوڈ مینیجمنٹ کی۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ مینیجمنٹ بھی ختم ہو جائے گی، ایل این جی کی عدم دستیابی کی بدولت 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی۔ دوسری جانب ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 2421 جبکہ سپلائی 2550 میگاواٹ ہے، بہتر سپلائی کے باعث طلب و رسد میں کوئی شارٹ فال نہیں۔ لیسکو ترجمان کے مطابق بہتر بجلی سپلائی کی بدولت ایک گھنٹہ سے دو گھنٹے تک کی لوڈ منیجمنٹ کی گئی، دن کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ صرف لائن لاسز والے فیڈرز تک محدود ہے، لوڈ مینجمنٹ کا مقصد نظام کو مستحکم رکھنا اور سپلائی و ڈیمانڈ میں توازن قائم رکھنا ہے۔
پہلی بار بھیک مانگنے
خیبر پختونخوا اسمبلی میں گداگری کے خاتمے کے لیے ویگرینسی ایکٹ 2026 اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس مسند نشین ادریس خٹک کے زیر صدارت دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جس میں گداگری کے خاتمے کے لیے اہم بل پیش کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ویگرینسی ایکٹ 2026 کا مجوزہ بل ایوان میں پیش کیا۔ بل کے مطابق یہ قانون پورے صوبے میں نافذ ہوگا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مجوزہ قانون کے تحت گداگری کے خاتمے کے لیے ایک صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی، جسے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی سفارش کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ بل میں پہلی بار بھیک مانگنے پر وارننگ یا ایک ماہ قید جبکہ دوبارہ جرم پر ایک سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، دھوکا دہی سے بھیک مانگنے پر دو سال قید جبکہ منظم گروہوں کے لیے تین سال قید کی سزا رکھی گئی ہے۔ بل میں بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے لیے چار لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کیا گیا، قانون کے تحت پولیس اور سوشل ویلفیئر حکام کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دیا جائے گا جبکہ گرفتار افراد کو 24 گھنٹوں کے اندر اسپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا لازمی ہوگا۔ عدالت کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ سزا کے بجائے ملزمان کو بحالی مراکز بھیج سکے، بحالی مراکز میں فنی تربیت اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی جبکہ ویگرینسی کنٹرول فنڈ کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے جس میں جرمانے اور عطیات شامل ہوں گے۔ بل کے مطابق بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے حوالے کیا جائے گا جبکہ غیر مقامی بھکاریوں کو واپس بھیجا جائے گا۔ مزید برآں بائیومیٹرک اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھکاریوں کی نگرانی کی جائے گی اور عوامی مقامات پر بھیک مانگنا باقاعدہ جرم قرار دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی ہر تین ماہ بعد قانون پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی تاکہ گداگری کے خاتمے کے لیے اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گندم خریداری مہم تیز کرنے اور آباد گاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت گندم کی خریداری سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں انہوں نے گندم فروخت کی حد ختم کرنے کا بڑا فیصلہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب چھوٹے آبادگار بغیر کسی پابندی کے گندم فروخت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ پانچ بوری کی شرط ختم کرنے سے ہاریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گندم خریداری مہم تیز کرنے اور آبادگاروں کو فوری ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گندم خریداری مہم یکم اپریل سے جاری ہے۔ سندھ حکومت نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ صوبے میں تقریباً 19 لاکھ 40 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ادائیگیوں کے نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ادائیگی ہاریوں کے اعتماد کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام اہل آبادگار اپنی گندم سرکاری خریداری مراکز پر فروخت کریں تاکہ غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کو گندم فروخت کرنے والے آبادگار مستقبل کی سبسڈی کے اہل ہوں گے۔
اسلام آباد ریڈ زون میں واقع
اسلام آباد ریڈ زون میں واقع تمام وزارتیں، ڈویژنز اور وفاقی ادارے آج ورک فرام ہوم کریں گے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور عملے کو شہر میں موجود اور تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کام معطل رہےگا، وفاقی آئینی عدالت کے اعلامیے کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد میں سماعتیں نہیں ہوں گی، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی ہدایت پر ایک روزہ عدالتی تعطیل ہوگی۔ وفاقی آئینی عدالت کی 21 اپریل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی، عدالتی عملہ گھروں سے کام جاری رکھے گا، عدالتی افسران اپنی تعیناتیوں پر موجود رہیں گے، برانچ رجسٹریاں عدالتی و انتظامی امور کے لیے کھلی رہیں گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ 21 اپریل کو بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ریڈزون کی بندش کی وجہ سے ہائی کورٹ بند رکھنےکا فیصلہ کیاگیا۔
مثبت اشارے موصول ہوئے
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے سینئر پاکستانی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد مذاکرات سے متعلق مثبت اشارے ملے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ انہیں امید ہے ایران امریکاکے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ رائٹرز کے مطابق ایک سینئر پاکستانی سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایران کی جانب سے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں، عہدیدار کے مطابق صورتحال کے پیش نظر کوشش کی جا رہی ہے کہ ایران کل یا ایک دو روز میں شروع ہونے والے مذاکرات میں شامل ہو جائے۔ رائٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت تہران اور واشنگٹن دونوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جا سکے۔ ادھر امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایرانی وفد آج اسلام آباد آنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد آئے تو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بھی ایرانی وفد میں شامل ہوسکتے ہیں۔
مستقبل میں علاقائی اور عالمی
لاہور : سابق مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے پاکستان، خصوصاً بلوچستان اور گوادر کی اسٹریٹیجک ومعاشی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں علاقائی اور عالمی تجارت کا رخ پاکستان کی جانب ہوگا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کو ایک بفر زون کے طور پر دیکھا جاتا رہا، افغانستان کے ساتھ طویل تنازعات نے بھی پاکستان کو براہ راست متاثر کیا، بھارت کو وسطی ایشیا تک پاکستان کے سوا کوئی راستہ میسر نہیں، مستقبل میں علاقائی اور عالمی تجارت کا رخ پاکستان کی جانب ہوگا۔ دوسری جانب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ گوادر پورٹ کی اسٹریٹیجک اہمیت بڑھ رہی ہے ، پاکستان کی معیشت میں اس کا کلیدی کردار ہوگا، بلوچستان اور گوادر پاکستان کو مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، چین اور یورپ کے ساتھ جوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی معیشت میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مستقبل میں تجارتی اور توانائی کے بڑے راستے پاکستان سے گزریں گے جس سے پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔ مزید برآں لاہور چیمبر میں منعقدہ اس سیشن میں صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل نے مہمانوں کا استقبال کیا جب کہ لاہور چیمبر اور گوادر جمخانہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی
سفارتی اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا جب تک آبنائے ہرمز کی بندش ختم نہیں کرتا اس وقت تک مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مشکل ہے۔ پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور صدر یو این سکیورٹی کونسل منیر اکرم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی نسبت سیز فائر کا زیادہ امکان موجود ہے۔ ادھر ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی اور دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں انسائیڈر ٹریڈنگ کا امکان موجود ہے۔ سفارتی اور دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ امریکا جب تک آبنائے ہرمز کی بندش ختم نہیں کرتا اس وقت تک مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ مشکل ہے۔
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے پیش نظر تمام کلاسز کو آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بروز سوموار 20 اپریل سے تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق اپنی کلاسز میں شرکت یقینی بنائیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جاری مڈٹرم امتحانات کو تاحکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کراچی: خواجہ سرا پر تشدد اور اجتماعی زیادتی
کراچی میں خواجہ سرا پر تشدد اور اغوا کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کرلیا گیا ہے جب کہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خواجہ سرا نور حرا کا کہنا ہے کہ 13 اپریل کو اورنگی ٹاؤن میں فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر اغوا کیا گیا، ملزمان نے زیادتی کی اور پھر صدرکے علاقے میں چھوڑ گئے۔ نور حرا کے مطابق تشدد سے آنکھ اور جسم پر گہرے زخم آئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی کے مطابق ملزمان نے خواجہ سرا کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ طارق الٰہی نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزم سے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے، ایف آئی آر میں متعدد ملزمان کے نام شامل ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
آٹا مزید مہنگا ہو گیا
پنجاب میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے گندم کی سرکاری قیمت 3500 روپے من رکھی گئی ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی کلو قیمت 88 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ نجی کمپنیاں فی کلو آٹا 180 روپے میں فروخت کر رہی ہیں، فی قیمت 7200 روپے تک پہنچ چکی ہے، گندم کی فی من پسائی پر تقریبا چار سے پانچ سو تک کی لاگت آتی ہے ، اس طرح آٹے کے فی من نرخ تقریباً چار ہزار روپے بنتے ہیں۔ مقامی مارکیٹ میں آٹا 98 روپے سے 108 روپے فی کلو دستیاب ہوتا ہے لیکن اس کے برعکس آٹا مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ، عام مارکیٹ میں آٹا 180 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی
اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث اہم شاہراہیں بند کر دی گئیں، شہریوں کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔ حکام کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے بھی بند رہے گا جبکہ سری نگر ہائی وے پر مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ شہر میں کسی بھی جانب سے داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان دنوں اسلام آباد کا رخ نہ کریں۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی 5، جی 6، جی 7، ایف 6 اور ایف 7 کے رہائشی مارگلہ روڈ کے ذریعے 9th ایونیو استعمال کریں۔ اسی طرح فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو بھی 9th ایونیو کی جانب موڑا جائے گا۔ زیرو پوائنٹ سے کورال چوک بند ہونے کی صورت میں شہری سری نگر ہائی وے سے 9th ایونیو کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ اور مری روڈ چاندنی چوک سے راول روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ بھارہ کہو اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے افراد کو کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آنے جانے والوں کو کرنل شیر خان روڈ، فقیر ایپی روڈ یا 9th ایونیو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مزید برآں جی ٹی روڈ پر پشاور اور لاہور کے درمیان چلنے والی ہیوی ٹریفک کو ٹیکسلا، چکری انٹرچینج اور موٹروے کے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
رحیمہ بی بی کے چونکا دینے والے
اسلام آباد: رحیمہ بی بی کیس نے بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس، ان کی بھرتی کے طریقہ کار اور سرحد پار روابط سے متعلق کئی اہم پہلوؤں سے پردہ اٹھا دیا۔ حکومت بلوچستان کی کوئٹہ میں پریس بریفنگ کے دوران پیش کیے گئے اعترافی بیان کے مطابق، رحیمہ بی بی کے شوہر منظور احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون خودکش حملہ آور کی سہولت کاری کی، جو بعد میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے میں ملوث رہی۔ رحیمہ بی بی کے اعترافی بیان سے یہ ثابت ہوا کہ ان کی ازدواجی زندگی کے دوران گھر کے اندر مشتبہ روابط اور دہشت گردی سے جڑی سرگرمیاں جاری تھیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد سہولت کاری کے نیٹ ورکس گھریلو ماحول تک سرایت کر چکے ہیں اور خاندانی نظام کو استعمال کر رہے ہیں۔ رحیمہ بی بی کے مطابق خاتون خودکش حملہ آور زرینہ رفیق ان کے گھر میں مقیم رہی۔ جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ رہائشی گھروں کو دانستہ طور پر ان افراد کے لیے عارضی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جو بعد میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہوئے۔ رحیمہ بی بی نے انکشاف کیا کہ زرینہ رفیق کو بعد ازاں افغانستان منتقل کیا گیا، جہاں اسے تربیت دی گئی اور پھر پاکستان کے اندر خودکش حملے میں استعمال کیا گیا، جو سرحد پار دہشت گرد معاونت کے حوالے سے دیرینہ خدشات کو مزید تقویت دیتا ہے۔ بیان میں اس بات کی بھی تصدیق ہوئی کہ رحیمہ بی بی کا موبائل نمبر ان کے شوہر نے شدت پسند عناصر سے رابطے اور ہم آہنگی کے لیے استعمال کیا، جو ذاتی شناخت کے دانستہ غلط استعمال کو ظاہر کرتا ہے تاکہ عملی روابط کو چھپایا جا سکے۔ اس بیان میں یہ بھی سامنے آیا کہ مشتبہ عناصر نے رہائشی گھروں کو عارضی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا، جو اس نیٹ ورک کے پھیلاؤ اور پیچیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ سیکیورٹی جائزوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شدت پسند گروہ خواتین اور نوجوانوں کو نفسیاتی دباؤ، نظریاتی بیانیے اور سماجی کمزوریوں کے ذریعے نشانہ بناتے ہیں۔ بھرتی، تربیت اور کارروائی کے مراحل ایک منظم نظام کے تحت انجام دیے جاتے ہیں، جس میں مختلف گروہ اور کردار شامل ہوتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بعض بیانیاتی پلیٹ فارمز ایسا ماحول پیدا کرتے ہیں جو کمزور افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔ جبکہ بعد ازاں انہی افراد کو دہشت گرد سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، بعض کیسز میں گرفتار افراد کو “لاپتہ افراد” کے بیانیے سے جوڑنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے تاکہ عوامی رائے کو متاثر کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورکس نہ صرف پیچیدہ ہیں بلکہ سرحدوں سے ماورا ڈھانچوں کے تحت کام کرتے ہیں، جن میں بھرتی کرنے والے، سہولت کار، تربیت دینے والے اور ہینڈلرز شامل ہوتے ہیں۔ صوبائی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو تشدد کے لیے استعمال کرنا مقامی ثقافتی، اخلاقی اور مذہبی اقدار کے منافی ہے۔ حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ اداروں کے مطابق ان نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن میں انٹیلی جنس آپریشنز، فرانزک تحقیقات اور قانونی اقدامات شامل ہیں، تاکہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے
اسلام آباد: ایچ آئی وی
اسلام آباد: پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی مخصوص گروپس سے نکل کرعام آبادی میں تیزی پھیل رہا ہے، پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے، پاکستان کے 79 فیصد افراد ایچ آئی وی سے لاعلم ہیں۔ سابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق بچوں میں بڑھتے کیسز نظام صحت کی ناکامی ظاہر کرتے ہیں، ایچ آئی وی اب عام آبادی اور بچوں میں بھی پھیل رہا ہے۔ اسی حوالے سے ڈاکٹر قائد سعید نے کہا کہ غیر محفوظ انجیکشنز اور آلودہ خون پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں جبکہ ڈاکٹر رانا جواد اصغر کا کہنا تھا کہ بار بار آؤٹ بریکس نظام صحت کی کمزوری ظاہر کرتے ہیں۔ ماہرین صحت نے یہ بھی کہا کہ بلڈ بینکوں کی نگرانی اور خون کی مکمل اسکریننگ یقینی بنائی جائے، اس کے ساتھ ہی غیر محفوظ انجیکشنز کے خاتمے اور انفیکشن کنٹرول کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی میں ایچ آئی وی مریضوں کا ڈیٹا نہیں، بینظیر اسپتال میں قائم ایچ آئی وی سینٹر بھی غیرفعال دوسری جانب ذرائع محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ایچ آئی وی مریضوں کے اعدادوشمار کا ڈیٹا نہیں ہے جبکہ بینظیر بھٹو اسپتال میں قائم ایچ آئی وی سینٹر بھی غیرفعال ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نےایچ آئی وی مریضوں کیلئےکوئی ڈاکٹر تعینات نہیں کیا، اور بینظیربھٹو اسپتال میں ایچ آئی وی سینٹر میں کوئی ڈاکٹر دستیاب نہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیش بورڈ کی خرابی کے باعث مریضوں کےاعدادوشمار جاری نہیں کیے جا سکے، اڈیالا جیل میں گزشتہ سال 148 ایچ آئی وی مریض رپورٹ ہوئے تھے۔ اس حوالے سے حکام محکمہ صحت نے کہا کہ ایچ آئی وی مریضوں کے اعدادوشمار کل تک جاری کیے جائیں گے۔
اسلام آباد اور پنڈی میں
اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس سمیت پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ معطل کر دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں پرائیویٹ، پبلک اورگڈزٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل رہےگی۔ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق بس سروس پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند ہے جو تا حکم ثانی بند رہےگی جبکہ میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا کچہری تک فعال ہے۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفل پلان جاری کردیا دوسری جانب ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک روٹس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔ پاکستاناسلام آباد اور پنڈی میں میٹرو بس سروس معطل، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی عائد اسلام آباد اور پنڈی میں میٹرو بس سروس معطل، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے داخلے پر پابندی عائد راولپنڈی میں پرائیویٹ، پبلک اورگڈزٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل رہےگی: ڈپٹی کمشنر/ فائل فوٹو اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس سمیت پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ معطل کر دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں پرائیویٹ، پبلک اورگڈزٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل رہےگی۔ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق بس سروس پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند ہے جو تا حکم ثانی بند رہےگی جبکہ میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا کچہری تک فعال ہے۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفل پلان جاری کردیا دوسری جانب ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک روٹس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔ ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے: عرب میڈیا پولیس کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا، سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے، اسلام آباد میں کسی بھی شاہراہ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہےگا۔ پولیس نے ہدایت کی کہ ہیوی ٹریفک مالکان ان دنوں میں دقت سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف سفر نہ کریں، اسلام آبادکے رہائشی سڑکیں بند ہونے کی صورت میں متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کریں۔
مشرق وسطیٰ میں امن مشن
اسلام آباد: وزیراعظم شہاز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشرق وسطیٰ میں امن مشن کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیے کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے دورے میں تینوں ملکوں کے سربراہوں کو مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وطن واپس پہنچ کر وزیراعظم سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات اور موجودہ صورتِ حال اور حالیہ دوروں پر بھی وزیر اعظم کو بریف کیا۔ اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی دورۂ ایران مکمل ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورۂ ایران میں صدر مسعود پزشکیان، ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کیں اور علاقائی سکیورٹی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام پر تبادلۂ خیال کیا ۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی
راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی کو 26 اپریل تک بند کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پریونیورسٹی کا مین کیمپس 26 اپریل تک بند رہے گا اور جامعہ میں تدریسی عمل آن لائن ہوگا۔ انتظامیہ کی ہدایت پر ہاسٹلز میں طلبہ کوکمرے فوری خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ اور اسٹاف ممبران کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی 20 سے 24 اپریل تک تمام کلاسز آن لائن ہوں گی جب کہ 20 اور 21 اپریل کے مڈ ٹرم امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دکانیں یا بس اڈے بند کروانے کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے، اس حوالے سے جب احکامات آئیں گے تو پیشگی اطلاع دیدی جائے گی۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد
پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا میں سوات، کرک، ملاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش ہوئی جبکہ گلیات اور وادی ناران میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔ ادھر وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ کیل شیخ بیلہ کے مقام پر بند ہوگئی جس کے سبب سیاحوں کی 20 سے زائد گاڑیاں پھنس گئیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ کئی مسافروں کو مقامی آبادی میں رہائش فراہم کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کی وادی زیارت کے بالائی علاقوں، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں بارش ہوئی جبکہ بارش کے باعث شاہراہ قراقرم کوہستان لاچی نالہ کے قریب لینڈ سلائڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محمود اچکزئی پی ٹی آئی
پشاور: مردان میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی مردان جلسے کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر تحریک انصاف کی قیادت سے نالاں ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مردان جلسے کی تاریخ کا انتخاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےکیا جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے اور احتجاج کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی نے یہ بھی بتایا کہ جلسے میں شرکت سے متعلق عاطف خان نے محمود اچکزئی کو کال کی تھی تاہم جلسے میں شرکت پر محمود اچکزئی نے آمادگی ظاہر نہیں کی۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر مینا خان نے بتایا کہ محمود اچکزئی کی مشاورت سے تمام امور دیکھے جائیں گے، مردان جلسے کے احکامات بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے تھے۔
پاکستان سے بہترین تعلقات کے
بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ ایشیا ٹائمز کے مطابق پاکستان سے بہترین تعلقات کے بعد امریکا کیلئے بھارت پر اعتماد کرنا مشکل ہوگیا۔ ایشیا ٹائمز کے مطابق پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا جبکہ خطے کے معاملات پربھارت کی سفارت کاری بالکل خاموش رہی۔ بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محض تیل اور سپلائی کے نظام پر بات کی جبکہ پاکستان سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں میں مصروف رہا۔ ایشیا ٹائمز کے مطابق پاکستان سے بہترین تعلقات کے بعد امریکا کے لیے بھارت پر اعتماد کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے آغاز سے ہی پاکستان جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف رہا اور اس کے لیے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے امریکی اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے رکھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت دنیا بھر کے ممالک نے خطے میں امن اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور ڈونلڈ ٹرمپ تو حالیہ دنوں میں کئی بار وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بہترین شخصیات قرار دے چکے ہیں جبکہ بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں اور میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوشدید تنقید کا سامنا ہے۔
ایران امریکا مذاکرات آئندہ
الجزیرہ نے دو پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ عرب میڈیا سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع ہے اور ان کا یہ اندازہ کئی عوامل پر مبنی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے دو لاجسٹک طیارے نور خان ائیر بیس پر اتر چکے ہیں، ائیرپورٹ سے اسلام آباد کے ریڈ زون تک جانے والی سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں جو سکیورٹی کے سخت انتظامات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروایا جا رہا ہے اور جمعہ تک کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹریفک تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی پمز اسٹیشن سے لیکر پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد اور پنڈی میں میٹرو بس
اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس سمیت پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ معطل کر دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں پرائیویٹ، پبلک اورگڈزٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل رہےگی۔ میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق بس سروس پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند ہے جو تا حکم ثانی بند رہےگی جبکہ میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا کچہری تک فعال ہے۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفل پلان جاری کردیا دوسری جانب ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک روٹس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔ پولیس کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگا، سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے، اسلام آباد میں کسی بھی شاہراہ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہےگا۔ پولیس نے ہدایت کی کہ ہیوی ٹریفک مالکان ان دنوں میں دقت سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف سفر نہ کریں، اسلام آبادکے رہائشی سڑکیں بند ہونے کی صورت میں متبادل ٹریفک پلان پر عمل درآمد کریں۔
پاکستان ایران کے ساتھ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا 3 روزہ دورۂ ایران مکمل ہو گیا، اس دوران علاقائی امن و استحکام پر اہم بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سید عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا تین روزہ دورۂ ایران مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد فیلڈ مارشل وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔ دورے کے دوران سید عاصم منیر نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیرِ خارجہ اور کمانڈر خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات کا محور خطے میں پائیدار امن کا قیام اور سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال رہا۔ فیلڈ مارشل نے مسائل کے حل کیلئے سفارتی کوششوں اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کے خاتمے، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور دیرپا امن کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ دورے کے اختتام پر سید عاصم منیر نے ایرانی قیادت اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات بھی پہنچائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے جبکہ یہ دورہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا عکاس ہے۔
ایل این جی کے 4 کارگو 5
وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کے 4کارگو اگلے 5 دن میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نےکہا کہ قطر سے گیس آتے ہی لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان ختم ہوجائے گا۔ وزیرتوانائی اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت بھی لوڈ شیڈنگ ایک ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہورہی۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا جس سے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے متعدد علاقوں میں 10،10 گھنٹے بجلی غائب ہونے لگی جبکہ راولپنڈی ميں بھی 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی 6،6 گھنٹے بجلی سے محروم ہے اور لاہور کے علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے تک بجلی غائب رہنے لگی، پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور نواحی علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
اسلام آباد، پنڈی اور پشاور
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اورچترال میں بھی زلزلےکے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 اور اس کی زیر زمین گہرائی 199 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
کراچی میں 3 مزدور گٹر
کراچی میں 3 مزدور گٹر کی صفائی کے دوران دم توڑ گئے۔ کراچی کے علاقے لیاری سیکٹر 36 میں 3 مزدور گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے چل بسے۔ مزدوروں کی موت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اظہار افسوس کیا اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ یاد رہے اس سے قبل بھی کئی مزدور گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں ایچ آئی وی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے 2025 میں 498 کیسز رپورٹ ہوئے اور شہر میں جنوری 2025 سے مارچ 2026 تک 618 نئےایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہر ماہ اوسطاً 41 سے زائد افراد ایچ آئی وی کا شکار ہوئے، ایچ آئی وی متاثرین میں نوجوان مردوں کی واضح اکثریت ہے جن میں 64 فیصد کیسز بالغ مردوں کے ہیں۔ حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے 618 کیسز میں 397 مرد، 106 خواتین، 93 خواجہ سرا اور 22 بچے شامل ہیں۔ سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسلام آباد میں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جولائی 2025 میں سب سے زیادہ 63 کیسز، جون اور دسمبر میں کم ترین 31، 31 کیسز سامنے آئے۔ ماہرین کے مطابق نوجوان مردوں میں منشیات کے زیر اثر غیر محفوظ جنسی رویے ایچ آئی وی پھیلنے کی بڑی وجہ ہیں، آئس کے زیر اثر غیر محفوظ تعلقات ایچ آئی وی پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن گئی، پاکستان میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی اندازاً تعداد تقریباً ساڑھے 3 لاکھ ہے۔
پاکستان سے حج آپریشن
پاکستان سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ کراچی سے نجی ائیرلائن کے ذریعے پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا اور مبارکباد دی۔ اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایرپورٹ پر ہی کریں گے۔ ادھر سعودی میڈیا کا بتانا ہے کہ مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل پاکستان سمیت ممالک کی تعداد 10 ہوگئی ہے، راوں برس 10 ممالک کے 17 اسٹیشنز سے مکہ روٹ انیشیٹیو پرعمل کیا جائے گا، مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلادیش، ترکیہ، جمہوریہ آئیوری کوسٹ اور مالدیپ مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل ہیں۔
معرکہ مئی میں دشمن
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے گزشتہ برس مئی میں آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا عالمی سطح پر امن کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خصوصی طور پرسراہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان پرامن ملک ہے اور تنازعات کا حل مذاکرات سے کرنے پریقین رکھتا ہے، معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاک فوج کی حکمت عملی سب نے دیکھی، پاک فضائیہ نے ناصرف دشمن کے طیارے گرائے بلکہ تاریخ رقم کی۔ ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا، پاکستان پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قبل ازیں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ٹریننگ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔
پاکستان کی کامیاب ثالثی
پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مؤثر ثالثی کرکے عالمی سطح پر نمایاں پذیرائی حاصل کرلی جو بھارت کے لیے ایک اہم سفارتی پیغام اور مثال بن گئی ہے۔ اس حوالے سے سنگاپور کے ایک نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے لیے اسے ویک اپ کال قرار دے دیا ہے۔ نشریاتی ادارہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے پھیلائے گئے شدت پسند اور قوم پرست پروپیگنڈے نے پاکستان کے خلاف دشمنی کو مزید گہرا کیا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےناقابلِ یقین حد تک مؤثر ثالثی کی ہےاور اسے پاکستان کےذریعے جاری رکھنا اہم ہے۔ اُدھر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی اور ملک پر اعتماد نہیں جس کی بدولت ثالثی کے لیے پاکستان ہی واحد راستہ ہے۔
250 ملین انسانوں کا ملک اندھیرے میں
250 ملین سے زائد انسانوں کا یہ ملک جب اندھیرے میں ڈوبتا ہے تو صرف بلب نہیں بجھتے امیدیں بھی مدھم پڑ جاتی ہیں۔ پاکستان کا ہر گھر ہر گلی ہر شہر ایک ہی سوال دہراتا ہے آخر یہ اندھیرے کب ختم ہوں گے؟ یہ سوال آج کا نہیں یہ سوال اُس دن سے ہمارے ذہن میں ہے جب 1986 میں ایک حکومتی وزیر کا بیان تھا کہ “اسی سال لوڈشیڈنگ ہمیشہ کے لیے ختم کر دی جائے گی”۔ چالیس برس ہونے کو آئے، مگر وہ وعدہ آج بھی بجلی کے کھمبوں پر لٹکا ہوا ہے ٹوٹا ہوا، بوسیدہ اور مذاق بنتا ہوا۔ پاکستان میں بجلی کا بحران ایک مستقل سایہ بن چکا ہے مگر اس بار مسئلہ صرف شارٹ فال کا نہیں ہماری دیانت کی شارٹ فال کا بھی ہے جیسے ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوا مارکیٹ میں ایک اور تاریکی اُتر آئی، بیٹری مافیا کی تاریکی، چند گھنٹوں میں قیمتیں ہزاروں روپے بڑھا دی گئیں جیسے قوم کی مجبوری ان کے لیے کاروباری موقع ہو۔ یہ مافیا کون ہے؟ کوئی کافر یا غیر ملکی ایجنٹ؟ یقیناً آپ کا بھی جواب ہوگا کہ نہیں یہ “ہم ہیں پاکستانی”۔ یہ مافیا وہی لوگ ہیں جو ہر بحران کو کمائی کا موقع سمجھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ملک کے حکمران ٹھیک نہیں مگر سوال یہ ہے کہ اگر ہم خود ایک دوسرے کے لیے آسانی نہیں بن سکتے تو حکمرانوں سے کیا توقع رکھیں؟ پاکستان کے توانائی بحران پر ماہرین برسوں سے لکھ رہے ہیں کہ حکومتی منصوبہ بندی کا فقدان، بجلی گھروں کی مرمت میں تاخیر، نئے ذرائع اور منصوبہ جات کی کمی، ترسیلی نظام کی کمزوری، پالیسیوں کا تسلسل نہ ہونا اور اداروں کی باہمی کشمکش یہ سب مل کر اس بحران کو جنم دیتے ہیں۔ 1986 سے آج تک ہر حکومت نے بجلی کے مسئلے کو “ترجیح” قرار دیا مگر عملی طور پر یہ مسئلہ ہمیشہ فائلوں میں دفن رہا، ملک کی آبادی بڑھتی گئی اور صنعتیں پھیلتی گئیں مگر بجلی کا نظام وہیں کا وہیں رہا۔ یہ وہ نااہلی ہے جس نے پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں پیچھے دھکیل دیا۔ قومیں اندھیروں سے نہیں بے حسی سے ٹوٹتی ہیں، دنیا کے کئی ممالک نے توانائی کے بحران دیکھے مگر وہاں عوام نے ایک دوسرے کو سہارا دیا ہمارے ہاں بحران آتے ہی لوگ ایک دوسرے کی جیبیں ٹٹولنے لگتے ہیں، حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی، عوام ایک دوسرے کا خون چوسنے لگتے ہیں اور ملک ایک بار پھر اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے۔ یہ صرف بجلی کا مسئلہ نہیں یہ اجتماعی ناکامی ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کب تک 1986 جیسے ان گنت لاتعداد وعدوں پر زندہ رہیں گے؟ کب تک ہر حکومت کے اعلان کو آخری اعلان سمجھتے رہیں گے؟ کب تک ہر بحران میں ہم خود ایک دوسرے کے لیے بحران بنتے رہیں گے؟ پاکستان کو بجلی سے زیادہ دیانت، منصوبہ بندی، اور اجتماعی شعور کی ضرورت ہے ورنہ یہ اندھیرے صرف گھروں میں نہیں دلوں میں بھی بڑھتے جائیں گے۔ 250 ملین افراد کا یہ ملک اندھیروں کا نہیں بہتر فیصلوں کا منتظر ہے ایسے فیصلے جو قوموں کو روشنی دیتے ہیں، وعدے نہیں!
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کو ایک معاہدے پر رضامند کرنے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر سے یہ ملاقات بہت اہم قرار دی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات کو تہران میں مصروف دن گزارا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے نہایت اہم ملاقات کی، باقر قالیباف ایرانی حکومت میں نہایت موثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں جنھوں نے اسلام آباد میں آئے ایرانی وفد کی قیادت بھی کی تھی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈر خاتم الانبیا سے بھی ملاقات کی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کو ایک معاہدے پر رضامند کرنے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر سے یہ ملاقات بہت اہم قرار دی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات کو تہران میں مصروف دن گزارا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے نہایت اہم ملاقات کی، باقر قالیباف ایرانی حکومت میں نہایت موثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں جنھوں نے اسلام آباد میں آئے ایرانی وفد کی قیادت بھی کی تھی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈر خاتم الانبیا سے بھی ملاقات کی ہے۔
ہری پور: گیس پائپ لائن پھٹنے
ہری پور کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او ہری پور شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہےکہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی، پانچ اضلاع کے فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، پولیس نے بھی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ شفیع اللّٰہ گنڈاپور کے مطابق پانچ لاشیں کوٹ نجیب اللہ اسپتال لائی گئیں اور تین ٹراما سینٹرمیں موجود ہیں۔
پاکستان ریلوے پنجاب میں
لاہور: پاکستان ریلوے پنجاب حکومت کے تعاون سے صوبے میں 9 لوکل روٹس پر نئی ٹرینیں چلائے گی۔ پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ایم او یو کے تحت پنجاب حکومت کے تعاون سے نئے ٹریکس بچھانے کے علاوہ پرانے ٹریکس کوبہتر بنایا جائے گا،لاہور سے راولپنڈی تک پہلی فاسٹ ٹرین چلائی جائے گی جو اپنا سفر سوا2 گھنٹے میں طے کرے گی ۔ فاسٹ ٹرین کے علاوہ 8 لوکل روٹس پر بھی جدیدٹرینیں چلائی جائیں گی، پنجاب حکومت نئے روٹس کے لیے نئے انجن اور نئی کوچز مہیا کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہدرہ سے نارووال ، نارووال سے سیالکوٹ اور رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک نئی ٹرینیں چلیں گی جب کہ شیخوپورہ، جڑانوالہ اور شورکوٹ روٹ پر بھی نئی ٹرین چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ لالہ موسیٰ، ملکوال اورسرگودھا روٹ،فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ بھی ٹرین چلے گی، اس منصوبے میں کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک بین الصوبائی ٹرین بھی شامل ہے۔ حنیف عباسی نے بتایا کہ ریلوے حادثات سے بچاؤ کے لیے خودکار سسٹم لایا جارہا ہے، شاہدرہ سے رائیونڈ تک گرین پارکس بنائے جائیں گے، پنجاب میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں 4 لاکھ سے زائد پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔
پاکستان کا آبنائے ہرمز میں
پاکستان کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جہازوں اور عملے کی سلامتی، محفوظ آمد و رفت اور معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا آبنائے ہرمز اشیاء اور توانائی کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال دنیا بھر کے ممالک بشمول پاکستان پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے،پاکستانی عوام بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ عسکری کشیدگی اور رکاوٹیں برقرار رہیں تومشکلات بڑھیں گی، آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی بحث یا انتظام میں جی سی سی ممالک کےجائز مفادات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔
بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار
ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا جس سے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے متعدد علاقوں میں 10،10 گھنٹے بجلی غائب ہے جب کہ راولپنڈی ميں بھی 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی 6،6 گھنٹے بجلی سے محروم ہے اور لاہور کے علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے تک بجلی غائب ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور نواحی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی بند رہی۔ وزارتِ توانائی نے صنعتوں کو بھی لوڈشیدنگ میں شامل کرلیا اور بند پاور پلانٹس دوبارہ چلانے پر غور کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے آج سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودیہ
وزیراعظم شہباز شریف امن مشن کے تیسرے مرحلے میں ترکیے کے شہر انطالیہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق انطالیہ کے گورنر ہلوسی شاہین نے ائیرپورٹ پر وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ترکیے میں سفیر یوسف جنید اور اعلیٰ سفارتی اہلکار بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کل پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران وزیر اعظم فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے "لیڈرز پینل" میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے قطر کے دورے میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی اور خلیج کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ہونے والی گفتگو میں امن واستحکام کے لیےکشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر قطر اور دیگر خلیجی ملکوں پر حملوں کی مذمت کی۔ امن مشن کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم نے کل رات جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو امریکا ایران جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امن عمل میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کو سراہا۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل
اسلام آباد: سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جیسی سفارتکاری اپنی زندگی میں کم ہی دیکھی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کے پہلے دور میں اسلام آباد ایم او یو کے نام سے معاہدے پر اتفاق رائے پیدا ہوگیا تھا، مذاکرات میں معاہدے کے ڈرافٹ کے بننے کے باوجود مسائل میں کمی نہیں آئی، اب سب سے بڑا مسئلہ نیوکلیئر کا ہے اس پر بات پھنسی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر جو سفارتکاری کررہے ہیں انہوں نے ایسی سفارتکاری اپنی سفارتی زندگی میں پہلے کم ہی دیکھی ہے اور اس کے ضرور نتائج برآمد ہوں گے۔
کراچی پولیس چیف نے
کراچی پولیس چیف نے مختلف معاملات کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد 7 انسپکٹرز، 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ معطلی کا فیصلہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا، جس میں اہلکاروں کو مختلف الزامات کا سامنا تھا۔ حکام کاکہنا ہےکہ معطل کیے جانے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو متعلقہ پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنےکا حکم جاری کردیاگیا۔ معطل ہونے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو روزانہ ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونےکے احکامات جاری کیے ہیں۔
آئی ایم ایف کی پاکستانی
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی اصلاحات اور معاشی استحکام کی تعریف کی ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی اصلاحات میں پیش رفت کو سراہا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے باعث معاشی استحکام برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط معاشی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ گہری ساختی اصلاحات کا تسلسل معاشی ترقی کو برقرار رکھنے اور عوامی فلاح و بہبود بہتر بنانے کے لیے اہم ہوگا۔
مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ
لاہور: ملک مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسکوز ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے کم نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت توانائی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں ناکام ہوگئی اور ڈسکوز کو لوڈ بیلنس کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق صنعتوں کو بھی لوڈشیڈنگ شیڈول میں شامل کردیا گیا ہے، انڈسٹری کے لیے 2 سے3 گھنٹے بجلی بندش کا آغاز کیا گیا ہے جب کہ بندپاورپلانٹس کو دوبارہ چلانے پر غور شروع کیا جارہا ہے، اسکے علاوہ ہائیڈل پیداواربڑھانے اور مزید 90 ملین کیوبک گیس حاصل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 7 سے 8 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ طلبہ کے لیے عذاب بن گئی، لوڈشیڈنگ کے باعث امتحانات کی تیاری کرنیوالے طالب علموں کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے جس پر والدین نے امتحانات کے دوران حکومت سےلوڈشیڈنگ رکوانے کامطالبہ کیا ہے۔
سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس
سوئی ناردرن اور سدرن نے نئے مالی سال سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دیں۔ سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 5306 روپے اور سوئی ناردرن نے 29 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔ سوئی ناردرن اور سدرن کی درخواستوں میں آئندہ مالی سال سمیت سابقہ شارٹ فال کی مد میں مجموعی طور پر 1650 ارب روپے کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی وطن واپسی
اسلام آباد: پاکستان نے ایران و امریکا کو آگاہ کر دیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی غیر ملکی دورے سے وطن واپسی کے بعد ہی ثالثی مذاکراتی عمل کے دوسرےمرحلے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین ( ایران اور امریکا) نے پاکستان کو بتا یا ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکراتی عمل میں وہی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہوں نے پہلے مرحلےمیں اسلام آباد میں مذاکرات کیے تھے ۔ توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعدسے امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں خطے کے اہم ممالک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا جس کے بعد وہ قطر اور ترکیہ جائیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایرانی وزیرخارجہ سے تہران میں ملاقات کی، ملاقات میں دیگر ایرانی حکام نے بھی شرکت کی۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہمارا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تہران میں موجود ہے۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر ایرانی حکام کے ہمراہ فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
وزیراعظم کی سعودی ولی
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورت حال اور دو طرقہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات جدہ کے قصر اسلام میں ہوئی، وزیراعظم کے پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے ملاقات کے دوران ایران امریکا مذاکرات سے متعلق گفتگو کی، خطے میں امن و استحکام کے امور پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ گزشتہ روز سعودی عرب پہنچےتھے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق جدہ پہنچنے پر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز نائب گورنر مکہ ریجن، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا ائیرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا۔
امریکا ایران مذاکرات آگے
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے جدہ میں طویل ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور مشکل حالات میں سعودی قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی، صبر و تحمل کو سراہا۔ وزیراعظم نے بتایا ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد کو پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں کردار اور اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی امن مذاکرات سے متعلق حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اعادہ کیاکہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن معاہدے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھےگا تاکہ خطے میں دیرپا امن یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جدہ میں وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے لیے یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے حالیہ صورتحال میں سعودی عرب کی جانب سے مثالی صبر اور تحمل کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے سعودی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سعودی قیادت کی سعودی عرب سمیت تمام امن پسند لوگوں کے لیے مثال ہے۔ اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد نے امن عمل میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے تعمیری کردار کو سراہا، وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں قریبی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورت حال اور دو طرقہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں کی خطے میں امن و استحکام کے امور پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔ منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی فیملی ممبر یا وکیل کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ تاہم اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی 30 سے 35 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ دوسری جانب ملاقات کی اجازت نہ دینے پر علیمہ خان نے بہوں کے ہمراہ رات دیر تک اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر دھرنا دیا۔
امریکی سفارتخانےکے ڈپٹی
اسلام آباد: امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اہم امور ، عالمی حالات اور خطے کو درپیش امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکا ایران مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مجوزہ قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری،کامران مرتضٰی، اسلم غوری، مولانا اسعد محمود اور مولانا اسجد محمود شریک تھے۔
وفاقی ترقیاتی بجٹ میں
وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی، تعلیم، صحت، ریلوے، ہاؤسنگ، آئی ٹی و ٹیلی کام اور تمام شعبوں کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی میں کٹوتی وزارت خزانہ کی طرف سے کی گئی، کٹوتی کے بعد پی ایس ڈی پی کا حجم 837 ارب روپے رہ گیا۔ اس سے قبل بھی مارچ میں پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی تھی، اب تک مجموعی طور پر ترقیاتی بجٹ پر 163ارب روپے کی کٹوتی ہوچکی ہے۔ مارچ میں یہ کٹوتی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی کے لیے کی گئی تھی، رواں مالی سال کے لیے پی ایس ڈی پی کا حجم ایک ہزار ارب روپے تھا۔
اسحاق ڈار کو یو این سیکرٹری
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کرکے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسحاق ڈار سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے امریکا اور ایران جنگ بندی کیلئے اسلام آباد میں مذاکرات کے انعقاد پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے یہ بھی کہاکہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ، سنجیدہ مذاکرات کو دوبارہ شروع ہونا چاہیے، بین الاقوامی بحری آمدورفت کے حقوق اور آزادیوں کا احترام ہونا چاہیے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کی صدر مملکت
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا۔ منگل کو وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدرمملکت کو مذاکرات کے مختلف مراحل پرتفصیلی بریفنگ دی اور امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ثالثی کے ذریعے حاصل پیشرفت پر بریفنگ بھی دی اور صدرمملکت کو اپنے سعودی عرب اورترکیے کے آنے والے دوروں سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جنگ کے اثرات خطے اور بین الاقوامی سکیورٹی معیشت اور سیاست پر ہوئے ہیں۔ صدرمملکت نے ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں اور وزیراعظم ، فیلڈ مارشل اور تمام ریاستی اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ داراورکلیدی ریاست کے طورپراپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے، پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنی امن پسندی کی ساکھ کو ثابت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ،نائب وزیراعظم امریکا ایران اورعلاقائی،عالمی طاقتوں کیساتھ رابطے میں رہیں۔ رابطوں سے امن عمل کے تسلسل اورعلاقائی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
ایران کے بعد امریکا کی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان کو ترجیحی مقام قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے رپورٹر سے گفتگو میں ٹرمپ نے کا کہ آپ وہیں رہیں کیونکہ آئندہ دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب زیادہ ممکن ہے کیونکہ ’فیلڈ مارشل بہترین کام کر رہے ہیں‘۔ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی کارکردگی کے باعث امریکا مذاکرات کے لیے دوبارہ پاکستان جانے پر غور کر رہا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ابتدا میں اخبار کے رپورٹر سے گفتگو میں مذاکرات کے لیے امریکی وفد کے پاکستان جانے کی تردید کی تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی ٹرمپ نے دوبارہ فون کرکے پاکستان میں مذاکرات کے آئندہ دور کے حوالے سے اشارہ دیا۔ خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں ہونے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔ اس سے قبل ایرانی حکام نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، دوسری طرف کا معلوم نہیں، مذاکرات کا دوسرا دور ہو تو پاکستان ہماری ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دوراس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہوسکتا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے
گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول کے تحت امیدوار کاغذات نامزدگی 16 اپریل سے 20 اپریل تک جمع کراسکیں گے جب کہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 21 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائرکرنے کے لیے 2 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ ایپلیٹ ٹربیونلز 9 مئی کو اپیلوں کا فیصلہ کرے گی۔ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 10 مئی کو جاری کی جائے گی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 12 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں پولنگ 7جون کو ہوگی۔
امریکی صدر چاہتے ہیں
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ٹرمپ چاہتے ہیں ایران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل ہو۔ نائب امریکی صدر نے یونیورسٹی آف جارجیا میں تقریب سے خطاب میں کہاکہ49 برس میں اس اعلیٰ سطح کے امریکا ایران مذاکرات نہیں ہوئے، 49برس کا عدم اعتماد ایک رات میں دور نہیں ہوسکتا، ایرانی جانتے تھے صدر ٹرمپ نے مجھےنیک نیتی سےبھیجا، ٹرمپ چھوٹی ڈیل نہیں چاہتے اس لیے ابھی تک ایران سےڈیل نہیں ہوئی۔ جے ڈی وینس بولے انہوں نے پاکستان میں کہا کہ بہت پیشرفت ہوئی ہے مگر جامع ڈیل نہیں ہوسکی، ڈیل ایسی ہو ایران نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہ کرے، ریاستی دہشتگردی نہ کرے۔ نائب امریکی صدر نے کہا ٹرمپ چاہتے ہیں ایران ڈیل امریکا اور دنیا میں ہر ایک کیلئے عظیم ہو، ڈیل ایسی ہوکہ ایرانی عوام عالمی معیشت کاحصہ بن سکیں، ایران نارمل بنے تو امریکا اقتصادی طور پر نارمل ملک جیسا برتاؤ کرے گا۔ انہوں نے کہا ایران سے مذاکرات میں جس مقام پر ہیں، اس پر بہترمحسوس کرتا ہوں، جنگ بندی برقرار ہے۔
سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک پاکستان کو مل جائیں گے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا آج ہماری سعودی وزیر خزانہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، پچھلے جمعہ کو بھی اسلام آباد میں سعودی وزیرخزانہ سےگفتگو ہوئی تھی، انہوں نے واضح بتا یا کہ 3 ارب کی سپورٹ اضافی ڈپازٹس کی صورت میں ادا کی جائے گی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے3 ارب ڈالر کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائےگی، ہم نے پچھلے ہفتے 1.4بلین ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں ، تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ سالانہ رول اوور کے بجائے 2028 تک اس کی میچورٹی جائےگی، سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اور سعودی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔
آئل کمپنیز کا ڈیزل کی قیمتوں
اسلام آباد: ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے میں حالیہ تبدیلیوں پر تحفظات اور 128 ارب روپے کے بقایا جات پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے میں حالیہ تبدیلیوں اور پرائس ڈیفرنشل کلیمز کی ادائیگیوں میں مسلسل تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کونسل نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتا ہوا مالی دباؤ پیٹرولیم سیکٹر کی لیکویڈیٹی (نقدی کے بہاؤ) کو متاثر کر سکتا ہے، جس سے ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی کا نظام خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔ وفاقی وزیر برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک کو 13 اپریل 2026 کو لکھے گئے ایک تفصیلی خط میں صنعتی ادارے نے کہا ہے کہ دو بیک وقت ہونے والی تبدیلیاں، یعنی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں ترمیم اور ریگولیٹری ادائیگیوں میں تاخیر،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر ’’شدید مالی دباؤ‘‘ ڈال رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ کمپنیاں ملک بھر میں ایندھن کی خریداری اور تقسیم کی ذمہ دار ہیں۔
پاکستان کی سیاسی و عسکری
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مضبوط فورس ہے، گزشتہ سال مئی میں پاکستان ائیر فورس نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ نیول چیف کا کہنا تھا پاک بحریہ کا ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ہے، معرکہ حق میں پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کو جارحیت سے باز رکھا، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا ایران امریکا تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی، لیکن پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔
کراچی: ناظم آباد میں ٹریفک
کراچی کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر میں ٹریفک حادثے میں دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوا۔ ایس ایس پی سینٹرل نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹوٹی سڑک کے باعث دونوں بہنیں موٹر سائیکل سے گرگئی تھیں، موٹرسائیکل سے گرنے کے بعد دونوں بہنیں برابر سے گزرنے والے ٹینکر کی زد میں آگئیں۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق موٹر سائیکل سوار لڑکا معمولی زخمی ہوا، فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے آئل ٹینکر تحویل میں لے لیاگیا۔
جنوبی وزیرستان اپر:
جنوبی وزیرستان اپر میں تریخ کونڑنالےمیں سونےکےذرات کی موجودگی کی خبر پر مقامی آبادی سونانکالنے پہنچ گئی۔ مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ سونےکے ذرات جمع کرنےکے لیے مرکری کا استعمال کیا جارہاہے، تحصیل کانی گرم میں نالے کا سارا پانی آلودہ ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی جارہی ہے۔
کراچی میں دسویں جماعت کا
کراچی میں دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹے قبل آؤٹ ہوگیا۔ ثانوی میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے امتحانات جاری ہیں لیکن امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ آج بھی دسویں جماعت کا حیاتیات کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹے قبل آؤٹ ہوگیا جب کہ پرچے کے ساتھ سوشل میڈیا پر جوابات بھی گردش کرنے لگے۔ واضح رہے اس سے قبل نویں جماعت کا مارننگ شفٹ میں ہونے والا کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا تھا۔
امریکا اور ایران کے درمیان
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےکہا کہ ایران اور امریکاکوکئی دہائیوں بعد آمنے سامنے بٹھانےکا سہرا پاکستان کو جاتا ہے۔ وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے پُرامید ہے۔ وفاقی کابینہ نےایران امریکا مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا۔کابینہ اراکین نے مذاکرات کے لیے نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے کردار جاری رکھےگا، امریکا اور ایران کے درمیان اٹکے ہوئے معاملات حل کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، دونوں ملکوں کے درمیان 47 سال بعد اعلیٰ ترین سطح پر آمنے سامنے بات چیت ہوئی، امریکی اور ایرانی وفود ہماری درخواست پر پاکستان آئے، دونوں صدور کا مشکور ہوں، پاکستان کی کاوشوں کا نتیجہ ہےکہ سیز فائر اب بھی قائم ہے۔ وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کی ٹیم کو بھی شاباش دی اور خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم کو شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ پوری پوری رات جاگے، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار تاریخ سنہرے حروف میں یاد رکھےگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو وہ عزت ملی جو تاریخ میں کسی کسی کو ملتی ہے، پاکستان کو جنگ کے بادلوں کو امن میں بدلنےکا موقع ملا، ایران اور امریکا کے درمیان 21 گھنٹے مذاکرات ہوئے، ایران اور امریکا کے وفود آمنے سامنے بیٹھے، پاکستان کو امن کی بحالی کے لیے ثالثی کا موقع ملا، جب پوری دنیا کی معیشت ہچکولے کھارہی تھی تو ایسے میں پاکستان کو ثالثی کا موقع ملا، آج جاپان کی وزیراعظم نےکہا کہ آپ شاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے وفود نے الگ الگ لیکن مشترکہ باتیں کیں، پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی کابینہ نے اتفاقِ رائے سے امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر قرارداد تشکر منظور کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ ربِ ذوالجلال کے حضور سجدہ شکر ادا کرتی ہے، وفاقی کابینہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شبانہ روز کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل نے راتیں جاگ کر انتہائی احسن طریقے سے معاملات کو نبھایا، بلاشبہ اقوام عالم کی تاریخ میں پاکستان کا یہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دعا ہےکہ پاکستانی قیادت کی مخلصانہ کوششیں دنیا میں قیام امن کا باعث بنیں۔
داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام ک
داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیفٹی آفیسر اور کرین سٹاف سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں طاہر، حمزہ، مدثر، امیر معاویہ اور لقمان شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ داتا دربار میں درج ایف آئی آر کے متن میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ داتا دربار حاضری اور سلام پیش کرنے کے لیے لاہور آئی تھیں۔ایف آئی آر کے مطابق دونوں میاں بیوی داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 پر، دربار ہوٹل کے سامنے نیاز تقسیم کر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک کرین کے ذریعے اوپر سے دیوار (تعمیراتی ملبہ) گر گیا جو براہِ راست خاتون کے شوہر پر آ گرا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔متاثرہ شخص کو فوری طور پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مدعیہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ واقعہ توسیعی منصوبے کے دوران شدید غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، اور مطالبہ کیا ہے کہ کرین آپریٹر، موقع پر موجود متعلقہ عملہ، ٹھیکیدار اور دیگر ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’
سکیورٹی اداروں نے اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ کے لیے جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’را‘ کے لیے جاسوسی کرنے والے ملزمان کا تعلق نارووال ، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نےاعتراف کیاکہ انہیں سوشل میڈیا ایپس پرخواتین اور رقم کاجھانسہ دیکرحساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی جبکہ ملزمان کو رقوم کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ’را‘ سے منسلک خواتین سے مسلسل رابطے میں تھے، ملزمان کےخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت مقدمہ درج،قانونی کارروائی کےبعد سزائیں سنادی گئیں۔
گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والی 19
گھر سے سودا سلف لینے کے لیے جانے والی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے ہیومن انٹیلی کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ لڑکی گھر سے باہر سودا سلف لینے گئی تھی، جہاں مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کر چونگی امر سدھو سے دھلوکی گاؤں لیے گیا ۔ ملزم نے اپنے ساتھی سے مل کر گاؤں میں واقع حویلی میں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ بعد ازاں متاثرہ لڑکی کی حالت غیر ہونے پر مرکزی ملزم گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ ایس ایچ او کاہنہ کے مطابق ملزم فریاد اور ناصر کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پیٹرول اتنا مہنگا ہوگا کہ
آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کے خدشات کے درمیان عالمی سطح پر تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس پر ایران کے اعلیٰ عہدیدار کے بیان نے مزید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پیٹرول کی موجودہ قیمتوں کو “انجوائے کریں”، کیونکہ اگر ناکہ بندی ہوئی تو آپ 4 سے 5 ڈالر والے پیٹرول کو یاد کیا کریں گے۔ معروف ماہر معاشیات جاوید حسن نے اس فارمولا کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قالیباف دراصل ایک ریاضیاتی مثال کے ذریعے خبردار کر رہے ہیں کہ اگر آبنائے ہرمز (BSOH) میں رکاوٹ بڑھی تو تیل کی قیمتوں میں صرف ابتدائی اضافہ ہی نہیں بلکہ اس کے بعد مزید بڑا اور مسلسل اضافہ بھی سامنے آ سکتا ہے۔ ان کے مطابق پہلی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوگا، لیکن اس کے بعد دوسرے مرحلے میں سپلائی چین، عالمی معیشت اور توانائی کی مارکیٹ پر اثرات قیمتوں کو مزید اوپر لے جائیں گے۔ سادہ الفاظ میں اگر صورتحال بگڑی تو موجودہ مہنگائی بھی معمولی محسوس ہونے لگے گی۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی تیل ترسیل کا ایک اہم راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔ اس صورتحال کے باعث نہ صرف پیٹرول بلکہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
داتا دربار توسیعی منصوبے پر
لاہور: داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق داتا دربار توسیعی منصوبے پر کام کے دوران عمارت کا ستون گرنے سے 40 سالہ راہگیر شاہد شدید زخمی ہو گیا، اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیفٹی آفیسر اور کرین اسٹاف سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا جن میں طاہر، حمزہ، مدثر، امیر معاویہ اور لقمان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے واقعہ کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
نویں، دسویں امتحانات:
کراچی:چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین نے نویں اور دسویں کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے لیے ہدایت جاری کردیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ طالبات کے امتحانی مراکز سے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہورہی ہیں لہٰذا کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے اور عبایہ کو نہیں اتروایا جائے۔ پاکستاننویں، دسویں امتحانات: امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے نہیں اتروائے جائیں: چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی نویں، دسویں امتحانات: امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے نہیں اتروائے جائیں: چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی طالبات کے امتحانی مرکز پر مرد نگران تعینات نہیں کیے جائیں :چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین کی ہدایت/ فائل فوٹو کراچی:چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین نے نویں اور دسویں کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے لیے ہدایت جاری کردیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ طالبات کے امتحانی مراکز سے نقل کی کوئی شکایت موصول نہیں ہورہی ہیں لہٰذا کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعے اور عبایہ کو نہیں اتروایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں میٹرک کے امتحانات، صبح کی شفٹ میں ہونیوالا کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ آؤٹ چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات کے برقعہ اتروانے کی شکایت پر سخت ایکشن لو ں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کے امتحانی مرکز پر مرد نگران تعینات نہیں کیے جائیں۔
ہنگو: پولیو ٹیم کی حفاظت پر
ہنگو میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ایس ڈی پی او مجاہد حسین کے مطابق ہنگو کےعلاقے چھپری وزیران میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات پولیس وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ مجاہد حسین نے بتایا کہ زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
ملک میں شمسی توانائی 8000
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ملک میں شمسی توانائی 8000 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، قابل تجدید توانائی کے حصے میں مزید اضافہ ہدف ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی معیشت پر پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ تنازع عالمی معیشت کیلئے بڑا سپلائی شاک تھا لیکن اس دوران پاکستان نے توانائی کی فراہمی میں تسلسل برقرار رکھا، ابتدائی سبسڈی کے بعد توانائی قیمتوں کی مکمل منتقلی، ٹارگٹڈ سبسڈی جاری ہے، پاکستان نے بحران کے باوجود صورتحال بہتر انداز میں سنبھالی۔ ان کا کہنا تھا یوروبانڈ ادائیگی"نان ایونٹ"رہی، جو بیرونی ادائیگیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، کراچی پورٹ پر ٹرانزٹ ٹریفک میں ریکارڈ اضافہ ہوا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مارچ میں ریکارڈ ترسیلات آئیں، معیشت کی بہتری کے لیے ترسیلات زر پائیدار حل نہیں، ہمیں برآمدات پر توجہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل چیلنج اصلاحات پر عملدرآمد ہے، ٹیکس نظام میں اصلاحات، ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کی کاوش ہے، ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کا عمل جاری ہے، صنعت کیلئے مستقل سبسڈی کا خاتمہ،مسابقتی ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے، ٹیرف میں اصلاحات،عالمی منڈی سے انضمام کی کوششیں کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا ملک میں شمسی توانائی 8000 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، قابل تجدید توانائی کے حصے میں مزید اضافہ ہدف ہے۔ ان کا کہنا ہے چاروں صوبوں میں زرعی آمدن ٹیکس قانون سازی مکمل کی گئی، 28 سرکاری ادارے نجکاری کیلئے پرائیویٹائزیشن کمیشن کو بھیجے گئے، آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں، کاروباری ماحول بہتر بنانا حکومت کی ترجیحات ہیں۔
سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی
اسلام آباد: سکیورٹی اداروں نے اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی’ را‘ کے لیے جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ’را‘ کے لیے جاسوسی کرنے والے ملزمان کا تعلق نارووال ، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نےاعتراف کیاکہ انہیں سوشل میڈیا ایپس پرخواتین اور رقم کاجھانسہ دیکرحساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی جب کہ ملزمان کو رقوم کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ’را‘ سے منسلک خواتین سے مسلسل رابطے میں تھے، ملزمان کےخلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت مقدمہ درج،قانونی کارروائی کےبعد سزائیں سنادی گئیں۔
وزیراعظم سعودی ولی عہد
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی گئی ہے جس کے پیش نظر وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض روانہ ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات میں بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوگی جب کہ ایران امریکا کے اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ انتہائی ا ہمیت کا حامل ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے معاملات بھی چل رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی سعودی عرب روانہ ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا سے واپس آنے کی صورت میں وہ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان نے ثابت کردیا کہ
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ پاکستان نے ثابت کردیا ہےکہ وہ دنیا کے معاملات کو سلجھانےکی صلاحیت رکھتا ہے، آج عالمی ممالک ہماری سرزمین پر بیٹھ کر دنیا کے لیے امن چاہتے ہیں۔ مردان میں دستور اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ پاکستان نے حال ہی میں جو کردار ادا کیا ہے ہم برسوں سے اس کے متقاضی تھے، آج ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ہے، ہم پاکستان کو اسی مقام پر دیکھنا چاہتے تھے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب کی سرزمین پر ایک دہشت گرد اور ناجائز ریاست ہے جو کئی سال سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، ہم اسرائیل کو تسلیم کرنےکے حق میں بالکل نہیں ہیں، ہم پہلے ہی کہہ چکے تھےکہ اسرائیل کا ایران تک پہنچ جانا پاکستان کے دروازے پر دستک دینا ہے، پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ مودی اور یہودی کے گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری سر جھکا سکتے ہیں، جے یو آئی سر نہیں جھکا سکتی، حکومت دھاندلی سے لی گئی ہے، ایسی حکومت مانتا ہوں نہ اس کی پیروی کروں گا، جس طرح جعلی نوٹ نہیں چلتا اس طرح جعلی حکومت بھی نہیں چلتی، مارکیٹ میں قیمت نہیں ہوتی، بے قیمت لوگ ہم پر مسلط کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں امریکا ایران
اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دے دیا گیا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون مکمل طور پر بند رہے گا،کشمیر چوک کلب روڈ سے سرینگر ہائی جانب زیرو پوائنٹ بند رہے گی جبکہ سرینگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے جانب سرینا چوک بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شکر پڑیاں روڈ، چاند تارہ چوک سے جانب سیونتھ ایونیو بند رہے گی، جناح ایونیو، خیابان چوک سے جانب بلیو ایریا روڈ بند رہے گا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا کہ فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی، ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 11 تا 12 اپریل اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات روڈ استعمال کریں۔ جی ٹی روڈ لاہور سے پشاور جانے والے شہری روات،چک بیلی روڈ، چکری، ٹیکسلا موٹروے استعمال کریں، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک 9th ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔ بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ،لہتراڑ روڈ اور جی ٹی روڈ استعمال کریں جبکہ پشاور سے لاہور جانے والے ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹروے استعمال کرے۔
آج کے مذاکرات کی کامیابی
ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہےکہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالی نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالی نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی، اس کی وجہ سےدنیا بھر میں پاکستان کا وقار غیرمعمولی طورپر بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو مذاکرات ہونے والے ہیں ان کی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے، وزیر اعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، اس لیے ہم سب کو دعا میں مصروف رہناچاہیے۔
میرپورخاص: نجی میڈیکل کالج
میرپورخاص میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کے ماموں کی مدعیت میں درج مقدمے میں جنسی ہراسانی اور خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق لیکچرر اور 2 طالب علم فرسٹ ائیر میں حاصل کردہ نمبروں کے حوالے سے طالبہ کو بلیک میل کرتے رہے ، پرنسپل اور ان کی پروفیسر اہلیہ سے بھی کئی بار شکایت کی لیکن ملزمان کی موجودگی میں طالبہ پر شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور انکار پر داخلہ رَد کرنے کی دھمکی دی گئی۔ تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ خودکشی کے محرکات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ ادھر میرپورخاص میں میڈیکل طالبہ کی خودکشی کے معاملے پر ورثا اور سول سوسائٹی کی جانب سے ٹول پلازہ پر دھرنا جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے نامزد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
وزیر اعظم کا ڈیزل کی قیمت
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 135روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے اور پیٹرول کی نئی قیمت 366روپے ہوگی۔ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج میں اب جنگ نہیں امن کی باتیں ہورہی ہیں، جو فریقین کل جنگ میں آمنے سامنے تھے آج بات چیت پر تیار ہوچکے ہیں، اس پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ مذاکرات کی میزبانی کا شرف صرف پاکستان کیلئے نہیں عالم اسلام کیلئے لمحہ فخریہ ہے: وزیر اعظم انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں میری جنگ بندی کی تجویز قبول کی شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد تشریف لارہی ہیں، اس میزبانی کا یہ شرف صرف پاکستان کیلئے نہیں عالم اسلام کیلئے لمحہ فخریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دن رات کام کیا۔ فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے اور مذاکرات کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا: شہباز شریف وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے اور مذاکرات کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ان خدمات کو تاریخ ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھے گی ، درخواست ہے عوام دعا کریں کہ اللہ مذاکرات کو کامیاب کرے ۔ وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوگی فائدہ عوام تک پہنچاؤں گا، آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کچھ کمی ہوئی ہے ، مہنگائی کو روکنے کے لیے حکومت نے 129 ارب روپے خرچ کیے تھے۔ موٹرسائیکل ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی جاری رہے گی: وزیر اعظم انہوں نے کہا کہ مجھ سے کہا گیا کہ تیل کی قیمت میں کمی کا کچھ حصہ عوام تک پہنچایا جائے ، مجھے کہا گیا کہ تیل کی قیمت میں کچھ حصہ اخراجات میں کمی پر لگایا جائے ، میں نے یہ تجویز مسترد کردی ہے ، خود مشاہدہ کیا کہ عوام نے صبر اور تحمل سے مہنگائی کا بوجھ برداشت کیا، اب تیل کی قیمت میں کمی پر میری ذمہ داری ہے کہ یہ کمی عوام تک پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دیگر ذرائع سے کچھ وسائل جمع کرکے اپنا بھرپور حصہ ڈالا ، اس وقت کسان کے لیے لاگت کم کرنا بہت ضروری ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات میں کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ، میری پہلی ترجیح ہمیشہ عوام تھے اور ہیں ، قوم صرف حکومتی فیصلوں سے نہیں عوام کے نظم ضبط ،اتحاد سے ترقی کرتی ہے ، موٹرسائیکل ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 80 روپے کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 458 روپے فی لیٹر سے 378 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
فیلڈ مارشل نے آگ کے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ایران اور امریکا کے نمائندے ہماری پر خلوص دعوت پر پاکستان تشریف لا چکے ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت آج اسلام آباد میں مذاکرات کرے گی، خطے میں اب جنگ کی نہیں امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا نازک صورت حال میں پاکستانی قیادت نے بڑے اعتماد سے دونوں فریقوں کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، فریق جنگ میں آمنے سامنے تھے لیکن اب بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا عارضی جنگ بندی کا اعلان ہو چکاہے، اب اس سے بھی کٹھن مرحلہ دیرپا جنگ بندی کا ہے، یہ مرحلہ میک اور بریک کے مترادف ہے۔ شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خاص طور پر ذکر کیا اور فریقین کو مذاکرات کے لیے راضی کرنے پر ان کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے اور فریقین کو مذاکرات پر راضی کرنے کے لیے کلیدی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو ان گنت معصوم زندگیاں بچ جائیں گی، پاکستان ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے حتی المقدور کوشش کرے گا۔
ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد
ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد امریکا سے مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال میں شریک تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات آگے بڑھائیں گے، پاکستان نےتنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کا
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہو گیا، دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ یہ اتفاق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات میں ہوا جو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق ایک روزہ دورے پر آئے سعودی وزیر خزانہ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کو سراہا اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معاشی و مالی معاونت کو وزیراعظم نے سراہا، سعودی تعاون پاکستان کی معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے، پاک سعودی تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن کے مطابق اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، سعودی وفد نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس میں ہوئی ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک سعودی دوستی وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے، دونوں ممالک نے خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
اسلام آباد میں امریکا
اسلام آباد: جب امریکا اور ایران کے وفود اہم مذاکرات کیلئے اسلام آباد میں آمنے سامنے بیٹھے ہیں، توقع ہے کہ وسیع لیکن پیچیدہ نوعیت کے مسائل بحث پر حاوی رہیں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے یہ مذاکرات ایک نازک جنگ بندی پر پیش رفت کو آگے بڑھانے اور ایک وسیع تر معاہدے کی راہیں تلاش کرنے کیلئے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ مذاکرات دو متقابل تجاویز کے گرد ترتیب دیے گئے ہیں۔ ایران نے مطالبات کی مد میں 10 نکاتی فریم ورک تیار کیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکا نے 15 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔ اگرچہ دونوں فریقین نے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے، تاہم نمایاں اختلافات بدستور موجود ہیں۔ ان مذاکرات کا مرکز ایران کا جوہری پروگرام ہے۔ واشنگٹن اس بات کی مضبوط یقین دہانیوں کا مطالبہ کر رہا ہے کہ تہران جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا، اس کے ساتھ سخت اور محدود یورینیم افزودگی اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے سخت نگرانی بھی شامل ہے۔ تاہم، ایران پرامن جوہری سرگرمیوں کے حق کو تسلیم کیے جانے کا خواہاں ہے، جن میں افزودگی بھی شامل ہے، اور اسے وہ اپنی قومی خودمختاری کا معاملہ قرار دیتا ہے۔ اقتصادی پابندیاں ایک اور مرکزی مسئلہ ہیں۔ ایران امریکا اور دیگر عالمی پابندیوں کے فوری اور مکمل خاتمے کے ساتھ بیرونِ ملک منجمد اپنے مالی اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ امریکی مؤقف اس سے نمایاں طور پر مختلف ہے، جو ایران کی جانب سے جوہری اور سکیورٹی وعدوں پر قابلِ تصدیق عملدرآمد کے ساتھ منسلک مرحلہ وار پابندیوں میں نرمی کے حق میں ہے۔ اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور رسائی بھی ایک بڑا متنازع پوائنٹ ہے۔ ایران اس گزرگاہ پر اپنے ضابطہ جاتی کردار کو باضابطہ طور پر تسلیم کرانے کا خواہاں ہے، جس کیلئے وہ اپنی جغرافیائی اور معاشی اہمیت کا حوالہ دیتا ہے۔ دوسری جانب، امریکا عالمی توانائی رسد میں آبنائے ہرمز کی اہمیت کے پیشِ نظر کسی پابندی کے بغیر مکمل طور پر کھلی اور محفوظ بین الاقوامی بحری گزرگاہوں پر اصرار کر رہا ہے۔ علاقائی اثر و رسوخ بھی ایک حساس موضوع ہے۔ واشنگٹن مشرقِ وسطیٰ میں اتحادی مسلح گروہوں کیلئے ایران کی حمایت کے خاتمے پر زور دے رہا ہے، جبکہ ایران ان گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور علاقائی تنازعات میں وسیع تر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ایران نے خطے سے امریکی افواج کے انخلاء اور عدم جارحیت کی باضابطہ ضمانت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ سکیورٹی وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے فوجی کردار میں کمی پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ ایک اور متنازع مسئلہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام ہے۔ امریکا ایران کی میزائل ڈویلپمنٹ اور وسیع تر دفاعی صلاحیتوں کو محدود کرنے کا خواہاں ہے، جبکہ ایران ایسے مطالبات کو اپنے حقِ دفاع پر قدغن تصور کرتا ہے۔ تہران نے حالیہ جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کا معاملہ بھی اٹھایا ہے، جبکہ توقع ہے کہ امریکا اپنے مفادات اور اتحادیوں پر حملوں کے حوالے سے احتساب پر زور دے گا۔ دو ہفتوں کی جنگ بندی کی مدت قریب آنے کے ساتھ، ذرائع تسلیم کرتے ہیں کہ پیش رفت ممکنہ طور پر مرحلہ وار ہوگی، جس کا آغاز دونوں فریقین کی جانب سے اعتماد سازی کے اقدامات سے ہوگا۔ اگرچہ کسی بڑی پیش رفت کی فوری توقع نہیں، تاہم ذرائع کے مطابق مذاکرات جاری رہنے کا امکان ہے، جس کا مطلب جنگ بندی میں توسیع بھی ہو سکتا ہے۔
سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار
ڈی جی خان: سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے لاہورکے اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 90 سال تھی۔ ذوالفقار کھوسہ 1962 میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ بیشتر زندگی مسلم لیگ میں رہے۔ وہ متعدد مرتبہ صوبائی وزیر،مشیر،سینیٹر، گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ 2018 کے انتخابات سے قبل وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔ ذولفقار کھوسہ نوازشریف کے جلا وطنی کے دور میں پنجاب کے مسلم لیگ ن کے صدر بھی رہے۔
کراچی میں میٹرک کے
کراچی میں میٹرک کے امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں تاہم بورڈ کی جانب سے اب تک امتحانی مراکز میں ردوبدل کا سلسلہ جاری ہے۔ طلبہ اور والدین غیر یقینی صورتِ حال کے باعث پریشانی کا شکار ہیں، امتحانات میں شریک طلباء کے والدین نے شکوہ کیاکہ امتحانات سے ایک روز قبل ایڈمٹ کارڈ پر درج امتحانی مراکز تبدیل کردیے گئے ہیں۔ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز کے اجراء اور آن لائن رسائی میں ناکامی پر وزیر تعلیمی بورڈ سندھ محمد اسماعیل راہو نےگزشتہ روز چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے چیئرمین کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس سنگین غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اگر تین روز میں تسلی بخش جواب موصول نہ ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ادھر ناظم امتحانات نے بتایا کہ تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، بورڈ انتظامیہ کی گزارش پر کمشنر آفس میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا، ناظم امتحانات کے مطابق کمشنر کراچی نے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن و امان کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بورڈ سےلیٹر جاری کردیا گیا، سائبر سکیورٹی کو پرچے آؤٹ کرنے والے واٹس اپ گروپ پر نظر رکھنےکی بھی ہدایت کردی گئی۔ ناظم امتحانات نے بتایاکہ کسی بھی وجہ سے پہلےدن اپنے امتحانی مرکز نہ پہنچنے والےقریبی امتحانی مرکز پر پرچہ دے سکتے ہیں۔
جنگ بندی اتفاق رائے
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے اتفاق رائے میں لبنان بھی شامل ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اتفاق رائے میں لبنان میں دشمنی کے خاتمے کا نکتہ بھی شامل ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی نمائندے نے مزید کہا نہیں جانتا کہ لبنان میں بھی پرتشدد کارروائیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اس بارے میں کنفیوژن کیوں ہے؟ یہ بات واضح طور پر جنگ بندی اتفاق رائے کا حصہ تھی۔
پنجاب حکومت نے دستاویزات کی
لاہور: پنجاب کے شہریوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور اقدام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کردیا۔ اس ایپ کے تحت شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کے لیے اب پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ گمشدگی کی رپورٹ اب گھر بیٹھے درج کرائی جاسکے گی اور ایف آئی آر بھی گھر پر موصول ہوگی ۔
پختونخوا میگا سولر منصوبہ،
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے 40 ارب روپے کے سولرائزیشن منصوبے کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی تنازع کا شکار ہو گئی۔ ایک ہی ماہ کے دوران اس عہدے پر تیسری بار تبدیلی کی گئی ہے، جس سے شفافیت اور طرز حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تازہ تعیناتی ایک بار پھر مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے لیے مقررہ معیار کے مطابق سولر انرجی کے شعبے میں کم از کم 12 سال کا تجربہ لازمی تھا، تاہم نئے تعینات ہونے والے افسر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اس بنیادی شرط پر پورا نہیں اترتے، جس سے سرکاری اور تکنیکی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل انجینئر پیر ایمل کو پراجیکٹ ڈائریکٹر سولرائزیشن تعینات کیا گیا تھا، تاہم انہیں اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
1973 کا آئین وفاق پاکستان
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یوم دستور کی مناسبت سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1973 کا آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے۔ اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری کا دن قومی جذبے سے منارہے ہیں، ہم دستور کے معماروں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئین عوام اور ریاست کے مابین مقدس معاہدے کا نام ہے، آئین عوام اور ریاست کے حقوق و فرائض کا قانونی، اخلاقی اور انتظامی تعین کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10اپریل1973کو منظور متفقہ آئین نے پارلیمانی جمہوری نظام حکومت کی بنیاد رکھی، 1973کا آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے اور یہ آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاق کی تمام ریاستی اکائیاں قومی یگانگت اور معاشی ترقی کے لیے اپنا کردار سرانجام دے رہی ہیں، تمام ریاستی اکائیاں تابندہ مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں، اللہ نے پاکستان کو جس عزت سے نوازا اس کےلیے ہمارے سر اس کے آگے سربسجود ہیں، پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے اپنی ترقی وخوشحالی کاسفر جاری رکھے گا۔
لبنانی وزیراعظم کی لبنان
لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کو فوری ختم کرنے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کےخلاف اسرائیل کی جاری جارحیت کی شدید مذمت کی اور لبنان میں ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے اور اسی جذبے کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کی امن کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور لبنان اور اس کے عوام پرحملوں کو فوری ختم کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا، دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ لبنانی وزیر اعظم کی پاکستان سے ایران جنگ بندی میں لبنان کی شمولیت کی تصدیق کرنے کی درخواست غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنانی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواف سلام نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس بات کی تصدیق کی جائے کہ جنگ بندی میں لبنان بھی شامل ہے تاکہ گزشتہ روز کے اسرائیلی حملے جیسے مزید حملوں کو روکا جاسکے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ امریکا اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں ہے جبکہ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔ دوسری جانب ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ایران لبنان کو جنگ بندی کا لازمی حصہ سمجھتا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے
پاکستانپاکستان اور بھارت کے درمیان کتنے معاہدے نافذ العمل ہیں؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش پاکستان اور بھارت کے درمیان کتنے معاہدے نافذ العمل ہیں؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش پاکستان کی جانب سے بھارت پر 13 میں 4 معاہدوں پر عملدرآمد نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل اسلام آ باد: پاکستان اور بھارت کے درمیان نافذ العمل 13معاہدوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارت پر 13 میں 4 معاہدوں پر عملدرآمد نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطا بق بھارت سندھ طاس معا ہدے، مذہبی مقامات پر سہولیات کی فراہمی، زا ئرین او رویزا سہولیات سے متعلق معا ہدے پر عملدرآمد نہیں کر رہا۔ آبی وسائل کی تقسیم کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 19 ستمبر 1960 کو سندھ طاس معاہدہ عمل میں آیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے پر امن حل کے لئے 2 جولائی 1972 کو شملہ معاہدہ طے پایا۔ دونوں ممالک میں مذہبی مقامات کی زیارات سہل بنانے کے لئے 14 ستمبر 1974 کو پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔ براہ راست ٹیلی کمیونیکیشن کے لئے 14 ستمبر 1974 کو معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
سب کچھ قابو میں ہے،
اسلام آباد: جس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی براہِ راست امن مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے، اس وقت جنگ بندی کی شرائط اور مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق سوالات سفارتی حلقوں میں گردش کر رہے ہیں۔ تاہم، اسلام آباد میں حکام کا اصرار ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایک نہایت اہم ذریعے کے ساتھ گفتگو کے دوران ایک براہِ راست سوال کیا گیا: جنگ بندی کی شرائط، بالخصوص لبنان کے معاملے اور دیگر مبینہ خلاف ورزیوں سے کے حوالے سے کیا ابہام ہے؟ جواب مختصر مگر معنی خیز تھا: ’’الحمد للہ، اب سب کچھ ٹھیک ہے۔‘‘ ان مذاکرات کو، جن کیلئے واشنگٹن اور تہران سے اعلیٰ سطحی وفود اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، ایک اہم سفارتی موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں پاکستان خود کو عالمی سطح پر امن کے ایک سہولت کار کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ پاکستان کی حمایت سے طے پانے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کو بعض چیلنجز کا سامنا رہا ہے، جن میں مبینہ خلاف ورزیاں اور اسرائیل جیسے عناصر کی جانب سے سبوتاژ کی کوششیں شامل ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، اسرائیل اُن عناصر میں شامل ہے جو امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان خدشات کے باوجود پاکستانی حکام مذاکرات کی کامیابی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہیں۔ حکام تسلیم کرتے ہیں کہ ایسے حساس انتظامات میں خلاف ورزیاں اور ابہام غیر معمولی بات نہیں ہوتے۔ تاہم، وہ پُراعتماد دکھائی دیتے ہیں کہ یہ مسائل بامعنی مذاکرات اور پائیدار امن کے وسیع تر ہدف میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اسلام آباد میں پیش رفت سے باخبر افراد سخت رازداری سے کام لے رہے ہیں۔
پاکستان دنیاکی توجہ کا
امریکا ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے۔ ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، محسن نقوی نے کہا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بند کمروں میں حساس بات چیت ہوگی، ڈیل وہی کریں گے جو امریکا کے بہترین مفاد میں ہوگی ۔
اسلام آباد مذاکرات میں
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہےکہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں فعال طور پر شرکت کرے گا تاہم امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت کے سبب گہرے شکوک و شبہات باقی رہیں گے۔ ایرانی نائب صدر نے کہا کہ امریکا اوراسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے عبوری جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی ستائش کی گئی ہے۔ محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ایران اسلام آباد مذاکرات میں پوری اتھارٹی کے ساتھ شریک ہوگا اوران مذاکرات کا ہدف اپنی فوجی کامیابیوں کوسفارتی طور پر مزید تقویت دینا ہوگا۔ نائب صدر نے مزید کہا کہ جنگ کےان 40 دنوں میں ایران نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، یہ جنگ اسٹریٹیجک حکمت عملیوں میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کے لیے فیصلہ کن موڑ ہے، قوم کے عزم نے دشمن کوسیاسی اور سکیورٹی محاذوں پر تاریخی شکست دی۔ نائب صدر محمد رضا عارف نے ایرانی عوام کے مظاہروں کو سوفٹ پاور قراردیا۔
بلوچستان میں 3762 سرکاری
بلوچستان میں 3762 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پیش کردی، رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ڈیٹابیس میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 14304 ہے جبکہ تصدیقی عملی میں 3672 گاڑیوں کی موجودگی کی تصدیق ہی نہیں ہوسکی۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت کی 1142 گاڑیوں کا کوئی پتا نہیں ہے، محکمہ پولیس کی 443، لوکل گورنمنٹ کی171 گاڑیوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کوئٹہ میں محکمہ صحت کی 168، محکمہ تعلیم کی 131 گاڑیوں کا سراغ نہیں ملا۔ محکمہ نظم و نسق اور منصوبہ بندی و ترقیاتی کی 113،113 گاڑیوں کا کوئی پتا نہیں، محکمہ منصوبہ بندی کے پاس 65، سماجی بہبود کے پاس 63 گاڑیاں دستیاب نہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان گاڑیوں کی معلومات کےلیے سہ رکنی کمیٹی بنادی۔
امریکا ایران جنگ بندی
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکا ایران جنگ بندی کو سفارتکاری اور مکالمے کی فتح قرار دیدیا۔ پاکستانی سفیر رضوان سعیدشیخ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرو میں امریکا ایران جنگ بندی سے متعلق پاکستان کےمثبت کردار اور سفارتی کوششوں پربات چیت کی۔ پاکستانی سفیر نے بتایا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں گزشتہ ہفتوں سےجاری تھیں، ان کوششوں کا اختتام کامیاب جنگ بندی اور مذاکرات کےاعلان کےساتھ ہوا، یہ سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے، پاکستان نے اپنی تاریخ میں ہمیشہ مثبت سفارت کاری کو ترجیح دی۔ انہوں نے فریقین کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سفارت کاری کو کامیاب بنانے میں سعودی عرب، ترکیے، مصر، قطر، چین اور دیگرتمام ملکوں کے شکر گزار ہیں، ان کی مشترکہ کاوشوں سےجنگ بندی عمل میں آئی اور مذاکرات کا راستہ کھلا ۔ پاکستانی سفیر نے کہا چین نے روزِ اول سےفریقین کو تحمل اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا، ملک کی اعلیٰ ترین قیادت نے سفارتی کوششوں میں براہ راست کردار ادا کیا، مذاکراتی عمل کی کامیابی رازداری کی متقاضی ہے، بغیرکسی دباؤکے مذاکراتی عمل کے فیصلہ کن ہونے کا امکان غالب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلوں کا اختیار متعلقہ فریقین کے پاس ہے، پاکستان محض ایک سہولت کار ہے، ہم پوری دیانتداری سےکوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کےخلیجی ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، خلیجی ریاستوں میں 55 لاکھ کے لگ بھگ پاکستانی مقیم ہیں، سفارتی کاوشوں اور جنگ بندی عمل کے دوران خلیجی اعلیٰ قیادت سے مشاورت جاری رہی، ہمیں امید ہےکہ یہ عاجزانہ اور پرخلوص کوشش نتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کا مثبت اثر نہ صرف خلیج بلکہ دنیا بھرکی سیاست اورمعیشت پرہوگا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں کے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی نائب صدر کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی ایرانی وفد سے مذاکرات کے لیے آج پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وفد میں معاونت کے لیے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وفد کے ارکان میں سکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، مذاکراتی ٹیم ہفتے کی صبح اسلام آباد میں بات چیت کرے گی۔ دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم کو آگاہ کیا ہےکہ ایران کا وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد آئے گا۔
بھارتی اداکارہ زرین خان کی
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی والدہ پروین خان طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نماز جنازہ آج ورسوا ممبئی میں ادا کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ ہماری پیاری محترمہ پروین خان، جو زرین خان اور ثناء خان کی والدہ تھیں، پُرسکون انداز میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ زرین خان اپنی والدہ کی طبیعت سے متعلق مداحوں کو باقاعدگی سے آگاہ کرتی رہتی تھیں اور انہوں نے فروری میں انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ ان کی والدہ دوبارہ ہسپتال میں داخل ہیں۔ اداکارہ نے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے مداحوں اور خیر خواہوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ زرین خان اپنی والدہ کے انتقال سے ایک روز قبل اپنی پالتو بلی کی موت کا صدمہ بھی جھیل چکی ہیں، جس پر انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں اظہارِ افسوس کیا تھا۔
وزیراعظم کی دعوت،
وزیراعظم شہبازشریف کا جنگ بندی کے حوالے سے بیان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ وزیراعظم کے ایکس پر بیان کو چند گھنٹوں میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا، وزیراعظم شہبازشریف کی جنگ بندی کیلئے کوششیں عالمی میڈیا میں نمایاں ہو گئیں۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جس کا اطلاق لبنان سمیت دیگر علاقوں میں بھی فوری طور پر ہوگا۔ انہوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور ان کے وفود کو 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، جہاں حتمی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں فریقین نے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے قیام میں کامیاب ہوں گے اور آئندہ دنوں میں مزید خوشخبریاں سامنے آئیں گی۔
وزیراعظم کا جنگ بندی
وزیراعظم شہبازشریف کا جنگ بندی کے حوالے سے بیان دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ وزیراعظم کے ایکس پر بیان کو چند گھنٹے میں ایک کروڑ سےزائد لوگوں نے دیکھا، عالمی میڈیا سمیت دنیا بھر میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کو سراہا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی بروقت مثبت تجاویز کو سراہا جا رہا ہے کیونکہ تجاویز کا امریکا ور ایران دونوں نے مثبت جواب دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نہ صرف جنگ بندی کی بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ڈیڈ لائن میں توسیع اور ایران سے کیلئے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل کے بعد دونوں فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا، جس پر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اطلاق لبنان سمیت دیگر علاقوں میں بھی فوری طور پر ہوگا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں فریقین نے دانشمندی اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن کے قیام میں کامیاب ہوں گے اور آئندہ دنوں میں مزید خوشخبریاں سامنے آئیں گی۔ انہوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور ان کے وفود کو 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی، جہاں حتمی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔
کل رات سےقبل بہت
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ پاکستان خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھرپور سفارتی کردار ادا کر رہا ہے تاہم حالیہ پیشرفت نے امن کوششوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نےکہا کہ کل رات سے قبل وہ بہت پرامید تھے مگر حالیہ خطرناک پیش رفت نے حالات کو ایک بار پھر کشیدہ بنا دیا ہے۔ عین اس وقت جب دونوں فریق مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے قریب تھے اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، جس کے بعد ایران نے سعودی عرب کے شہر جبیل میں آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا، اس صورتحال نے امن عمل کو شدید نقصان پہنچایا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان وہ واحد مسلم ملک ہے جس نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی، جب امریکا کی جانب سے ایران پر حملہ ہوا تو وہ سعودی عرب میں موجود تھے اور انہوں نے مدینہ منورہ سے ہی ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے پاکستان کا مؤقف پہنچایا۔ وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان نے فوری طور پر خطے کے تمام اہم ممالک سے رابطے کا فیصلہ کیا اور جنگ بندی کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین نے پاکستان کی ثالثی کو قبول کیا اور اسلام آباد میں مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی، پاکستان کو کسی تمغے یا کریڈٹ کی خواہش نہیں بلکہ مقصد صرف خطے میں امن کا قیام ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس حوالے سے بے پناہ کوششیں کیں، انہوں نے خود بھی بطور وزیر خارجہ بھرپور کردار ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ پاکستان نے امریکا کی 15 نکاتی شرائط ایران تک پہنچائیں جب کہ ایران کی 5 نکاتی تجاویز امریکا کو منتقل کیں، جس کے نتیجے میں جنگ بندی کے امکانات روشن ہوئے اور پیشرفت بھی سامنے آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ بھی امن ایجنڈے پر مشاورت کی ہے اور عالمی برادری حتیٰ کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک منفرد مقام دیا ہے اور پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھےگا۔
ایران کے سعودیہ پرحملے
کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ فورم نےمسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادروطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فورم نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل، صنعتی کمپلیکس پرحالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ ایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا ہے، سعودی عرب کے اس رویے سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں، اس نوعیت کےحملے اوربلاجوازجارحیتیں جاری پرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثرکرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آرمی چیف نے آپریشنل کارکردگی، دفاع وطن کے لیے پائیدار انٹیلیجنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔ پاکستان علاقائی وعالمی سطح پر اپنی حیثیت بہتربنانےکی جانب گامزن ہے: فیلڈ مارشل فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ حکومت، مسلح افواج، عوام کےتعاون اور ہم آہنگی سے پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان معاشی استحکام کو مضبوط،علاقائی وعالمی سطح پر اپنی حیثیت بہتربنانےکی جانب گامزن ہے۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی اساس ہے، بھارت اور دیگربیرونی سرپرستوں کی ایماء پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائےگا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو بلا امتیاز اور مسلسل تعاقب کے ذریعے ختم کیا جائےگا۔ پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کےاستعمال کو فیصلہ کن طورپرمکمل ختم کیا جائےگا:کورکمانڈرز کانفرنس فورم کا کہنا تھا کہ آپریشن غضب لِلحق کی رفتار برقرار رکھی جائےگی یہاں تک کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے، پاکستان کےخلاف افغان سرزمین کےاستعمال کو فیصلہ کن طورپرمکمل ختم کیا جائےگا۔ فورم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمےکے لیے حکومت کی بھرپورکوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان متحمل مذاکرات،کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے، ایک ذمہ داراسٹیک ہولڈرکے طورپرپاکستان علاقائی سلامتی کے استحکام کے طور پرفعال ریجنل سکیورٹی اسٹیبلائزرکا کردار ادا کررہا ہے۔ فورم نے بھارت کی جانب سے منسوب مسلسل گمراہ کن معلومات،بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ بھارت کے اس طرح کے ہتھکنڈے عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔ فورم نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت اموات چھپانےاور جعلی مقابلوں سمیت بھارت کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کےاختتام پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، نظم وضبط کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنےکی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے نئی جدتیں اور میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کی ہرقسم کے خطرات کامقابلہ کرنےکی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کی خودمختاری،علاقائی سالمیت یقینی بنانے کی صلاحیت پربھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ایران پر امریکی حملوں کی
بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کے مطابق ایران پر حملوں کی ڈیڈلائن کے قریب آتے آتے پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی کوششوں کے لیے متعدد ٹیلی فون کالز کی ہیں۔ بلوم برگ نے لکھا ہے کہ پاکستان اور مصر دونوں ملک مل کر واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ پیر کو کہہ چکے ہیں، کہ نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے ذریعے ایران سے بات کر رہے ہیں۔ مصری وزیر خارجہ کے مطابق انہوں نے آج منگل کو امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بات کی ہے۔ دوسری جانب سینئر ایرانی ذرائع نے خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے لیکن امریکا نے اپنا لہجہ نہیں بدلا۔ ادھر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ روکنے کیلئے خیرسگالی اور سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کریں۔ واضح رہے کہ 5 اپریل کو مغالظات سے بھرے بیان میں ٹرمپ نے دھمکی کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ منگل کا دن پاور پلانٹ کا دن اور برج کا دن ہو گا۔ تاہم آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیڈلائن کے خاتمے سے 11گھنٹے پہلے ہی پوری ایرانی قوم کو ختم کرنے کی دھمکی دے دی ۔ ترمپ نے کہا کہ ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو جائے گی،جو واپس نہیں آسکے گی۔
وزیراعظم نے ٹرمپ سے
پاکستانوزیراعظم نے ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کردی وزیراعظم نے ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع اور ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کردی فوٹو: فائل وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دوہفتے توسیع کی درخواست کردی۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پُرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد ٹھوس نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں امریکی صدر سے درخواست کی کہ سفارتکاری کو موقع دینے کے لیے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی جائے۔ وزیراعظم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایران سے آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھولنے کی بھی درخواست کردی۔ شہباز شریف نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ دو ہفتوں کے لیے مکمل جنگ بندی کریں تاکہ سفارتی عمل کو کامیاب بنایا جا سکے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور آئندہ جمعے کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عام آدمی کا سکون چھین لیا گیا ہے اور آئندہ جمعے کو احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ گھریلو تشدد، ٹرانس جینڈر، 18 سال سے کم عمر شادی پر پابندی سمیت دیگرخلاف شریعت قوانین ختم کیے جائیں، بیوی کوخاوند کے جائیداد میں 50 فیصد حصہ دینے سے متعلق قوانین کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہمارا مؤقف ہے کہ ن لیگ کی حکومت جعلی،پیپلز پارٹی کے سہارے کھڑی ہے، ہمیں حق حاصل ہے کہ ایسی حکومت کے خلاف علم بغاوت اٹھائیں، جے یو آئی اسلامی قوانین کا دفاع کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 12 اپریل مردان سے اجتماع کی صورت میں حکومت کے خلاف کھڑے ہوں گے، ہم نےکچھ ریاستی نزاکتوں کوسامنے رکھتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، عالمی حالات پر ہمیں اعتماد میں لیا جائے، بتایا جائےکہ پاکستان کہاں کھڑا ہے، مغربی سرحد اور مشرقی سرحدیں ہم نے بند کرادی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ امریکا اسرائیل کی پشت پر کھڑا ہے، فلسطین، ایران اور دیگراسلامی ممالک پر حملے کیے۔
اگر امریکا نے ایران میں زمینی
دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نےکہا ہےکہ اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائیں گے کہ امریکیوں کو گنتی مشکل ہوجائےگی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نےکہا کہ اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو نقصان امریکا کو ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے تابوت واپس جائیں گے کہ امریکیوں کو گنتی مشکل ہوجائےگی۔ ماہر میزائل ٹیکنالوجی ائیر کموڈو (ر) محمد ابراہیم نے امریکی میڈیا کا یہ الزام غلط قرار دیا کہ ایران شمالی کوریا کے میزائل استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اپنی میزائل ٹیکنالوجی اور صلاحیت موجود ہے۔
سندھ حکومت نے اسکول وین
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت نے اسکول وین کےکرائے نہ بڑھانےکا حکم نامہ جاری کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ فیس میں اضافے پر پابندی عائد کی گئی ہے، طلبہ کے ٹرانسپورٹ چارجز برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، تمام تعلیمی اداروں کو احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اسکولوں کو طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ سروسز کا مکمل ڈیٹا بھی لازمی فراہم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔
مراد سعیدکی سینیٹ
خیبرپختونخوا سے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن قیادت اور پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ڈرائیور بھی سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آگیا ہے۔ پی ٹی آئی نے سینیٹ کی خالی نشست پر عرفان سلیم کو ٹکٹ جاری کیا ہے جب کہ پارٹی ذرائع کے مطابق غلام بادشاہ جو کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ڈرائیور ہے، اسےکورنگ امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سجاد مہمند کو بھی کورنگ امیدوار بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام تجویزکیا تھا، تاہم پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام مسترد کرکے عرفان سلیم کا نام فائنل کیا، عرفان سلیم کا نام 9 مئی مقدمات میں ہونے کی وجہ سے کچھ پارٹی رہنماؤں کو خدشات تھے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا نام بطورکورننگ امیدوار لانے پر اتفاق کیا، بیرسٹرگوہرنے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کوکورنگ امیدوار کے طور پر شامل کرنے کا وعدہ کیا، لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے بجائے بشریٰ بی بی کے ڈرائیورکا نام شامل کروایا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہد خٹک نے اخوانزادہ حسین یوسفزئی کو کسی بھی طورپرفہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کی، پارٹی قائدین نے بشریٰ بی بی کے ڈرائیورکو بطورکورنگ امیدوارلانے پر بھی اعتراض اٹھائے
سینئر ایرانی عہدیدار کی
سینئر ایرانی عہدیدار نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سینئر ایرانی عہدیدار نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران کو پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہوئی ہے اور جنگ بندی پیشکش کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن مستقل جنگ بندی کے لیے سنجیدہ نظر نہیں آتا، تہران عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولے گا۔ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا تہران دباؤ میں آکر کسی ڈیڈ لائن کو قبول کرنے اور فوری فیصلہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پاکستان کا جنگ بندی کے مجوزہ فریم ورک پر تبصرے سے گریز پاکستانی حکام نے ایران کے خلاف جاری امریکی اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے کسی مجوزہ فریم ورک پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسن اندرانی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری امریکی و اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے کسی مجوزہ فریم ورک کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا 45 دن کی جنگ بندی کی پیشکش یا 15 نکاتی تبادلے سے متعلق کئی رپورٹس سامنے آئی ہیں تاہم ہم انفرادی اور مخصوص معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے، ہمارا واضح مؤقف ہے کہ امن کا عمل جاری ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان، مصر اور ترکیے کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے لیے کوششیں کر ر ہا ہے اور اس حوالے سے چند روز قبل ترک، مصر اور سعودی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت بھی کی تھی۔ اس اجلاس کے اگلے ہی روز اسحاق ڈار نے چین کا دورہ بھی کیا تھا جبکہ اسحاق ڈار ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی حکام سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا ہم پاکستان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سندھ کے علاوہ ملک بھر
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس میں صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیا کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ جبکہ میرج ہالز اور مارکیز بھی رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات پر رات 10 بجے کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنٰی ہوں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیے گیے فیصلوں کا اطلاق 7 اپریل سے ہوگا۔ فیصلے کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فیصلوں پرعملدرآمد ہوگا جبکہ خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں مارکیٹس اور دیگر اوقات کار پرمشاورت کا عمل تاحال جاری ہے۔
حکومت کی آئی ایم ایف کو
اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کرپشن کا خاتمے کیلئے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک اور چیئرمین نیب کی تقرری کے طریقہ کار پر نظرثانی کی جائے گی، نیب کو ادارہ جاتی آزادی اور عملی خودمختاری کیلئے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر تقرری کا شفاف نظام متعارف ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے جامع اقدامات نافذ کرے گا، جن میں دسمبر 2026 تک سرکاری افسران کے اثاثہ جات کے گوشوارے شائع کرنا اور جنوری 2027 تک قومی احتساب بیورو کو مکمل خودمختاری دینا شامل ہے۔ حکومت کے مطابق نیب کو ادارہ جاتی آزادی اور عملی خودمختاری فراہم کرنے کے لیے اس کے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر تقرری کا شفاف نظام متعارف کرایا جائے گا، جبکہ اس کے قواعد و ضوابط اور کارکردگی سے متعلق اعداد و شمار بھی عوام کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ یہ تمام اقدامات جنوری 2027 تک ایک ساختی ہدف( اسٹرکچرل بینچ مارک) کے تحت مکمل کیے جائیں گے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ نیب چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار کا ازسرنو جائزہ لے کر اسے مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جائے گا۔ مجوزہ اصلاحات کے تحت(i) پہلے سے طے شدہ اہلیت کے معیار (مثلاً تجربہ اور دیانتداری) مقرر کیے جائیں گے، (ii) کھلا، مسابقتی اور میرٹ پر مبنی انتخابی عمل اپنایا جائے گا، (iii) ایک کثیر شعبہ جاتی کمیشن تشکیل دیا جائے گا جس میں حکومت، اپوزیشن، عدلیہ، سول سروس، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شامل ہوں گے، جو شفاف بھرتی کے عمل کی نگرانی کرے گا۔
کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ
کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات کی تاریخ بڑھا دی ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات اب بروزجمعہ 10 اپریل سے لیے جائیں گے۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ بروقت ایڈمٹ کارڈ فراہم نہ ہونے پرامتحانات ملتوی کیےگئے۔ خیال رہےکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 7 اپریل سے شروع ہونا تھے تاہم پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے میٹرک امتحانات ملتوی کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا تھا کہ تاحال امتحانی مراکز فائنل نہیں ہوئے، نہ ہی ایڈمٹ کارڈزکا اجرا ممکن ہوا ہے۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے مزید کہا تھا کہ امتحانی سامان کی ترسیل بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی امتحانی مراکز کا علم ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی نامکمل ہیں۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ
مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کی توقع ہے ۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی،ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں آج ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت
وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر 80 روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 378 روپے 41 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور اسے 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد اب اس میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔
ملک کے مختلف
محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ پشاور میں جاری بارشوں کے باعث درجہ حرارت کم ہو کر 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چترال، دیر، سوات، کالام اور شانگلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بالاکوٹ، ہری پور، مردان اور نوشہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، صوابی اور چارسدہ میں اکثر مقامات پر بارش متوقع ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز چراٹ میں سب سے زیادہ 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیر میں 45، مالم جبہ میں 42 اور پشاور ایئرپورٹ پر 43 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح باچا خان ایئرپورٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 28 جبکہ پاراچنار میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کالام میں 26، بنوں میں 22، چترال میں 19، کاکول میں 18 اور سیدو شریف میں 15 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ژوب، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور میں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کسی بھی وقت بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 4 اپریل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
پاکستان کی ایران امریکا
ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نےکہاکہ خطے میں کشیدگی اورپاکستان کی ثالثی کی کوششوں سے متعلق رپورٹس کو نوٹ کیا، ان رپورٹس میں نام نہاد سرکاری ذرائع کا حوالہ دیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ وزارت خارجہ میں ہونے والی بریفنگ کو غلط انداز میں پیش کیاگیا، ایسے مواد کا حوالہ دیا گیا جو نہ زیربحث آئے اور نہ ہی ان کی طرف اشارہ کیاگیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے سوشل میڈیا پرزیرگردش جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ یہ الزامات بےبنیاد اور محض تصور کی پیداوارہیں،انہیں سرکاری ذرائع سےمنسوب کرناغلط ہے۔ انہوں نے علاقائی حساسیت اور نازک وقت میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی کہاکہ میڈیاپلیٹ فارم مکمل تحقیق سےکام لیں اور قیاس آرائی سےگریز کریں اور درست اوربروقت معلومات کےلیےصرف سرکاری بیانات پرانحصارکریں۔
مارکیٹس جلد بندکرنے
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملکی لیڈرشپ مارکیٹس کو جلد بند کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر یہ فیصلہ نافذ ہوا تو صرف شادی ہال اور ریسٹورنٹس 10 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ وزیرپیٹرولیم نے کہا وزیر خزانہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے میٹنگز کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں ، وزیر خزانہ ان اداروں کو بتائیں گے کہ کتنا بڑا معاشی دھچکا آرہا ہے، ہمیں پورے معاشی فریم ورک کا جائزہ لینا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں 3.5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ پاکستان میں رکھوائے تھے، اگر کوئی اپنے پیسےواپس مانگتا ہے تو اُس کے تمام انتظامات کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا قطر سے گیس کی سپلائی بند ہونے کے بعد مقامی فیلڈز سے فوری طور پر 400 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کو 47 سال پہلے قتل کے ایک مقدمے میں آج ہی کے دن راولپنڈی میں پھانسی دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ مارچ 2024 میں فیصلہ دے چکی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا اس مقدمے میں ٹرائل منصفانہ نہیں تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ملکی اور عالمی سطح پر ایک مقبول لیڈرتھے۔ وہ 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پيدا ہوئے، کيلی فورنيا اور پھر آکسفورڈ سے قانون کی تعليم حاصل کی۔ 1963 ميں جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وزير خارجہ بنے، آگے چل کر ایوب خان سے اختلاف ہوئے تو ترقی پسند دوستوں کے ساتھ مل کر 30 نومبر 1967 میں پيپلزپارٹی کی بنیاد رکھی جو اپنے نظریات کی بدولت ملک کی مقبول ترین جماعت بن گئی۔ ذوالفقار علی بھٹو سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر اور 1973 سے 1977 تک منتخب وزيراعظم رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے علاقائی اور عالمی فورمز پر پاکستان کو نمایاں مقام دِلانے میں مرکزی کردار ادا کیا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، متفقہ آئین دیا، مغربی استعمار کیخلاف اسلامی ممالک کو متحد کرنے کی کوشش کی اور آخری دم تک بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کیلئے چیلنج بنے رہے۔ داخلی اور خارجی سازشوں کے نتیجے میں جنرل ضیاء الحق نے منتخب حکومت کا تختہ الٹا اور قتل کے الزام ميں مقدمہ چلا کر 4 اپریل1979 کو انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ زندگی کا باب بند کردیا گیا مگر ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کی گونج آج بھی باقی ہے۔ صدرآصف زرداری کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پرپیغام صدر مملکت آصف زرداری نے کہا شہید ذوالفقارعلی بھٹوپاکستان کی سیاسی تاریخ میں مرکزی مقام رکھتے ہیں، 1971 کے بعد کے مشکل دور میں ان کی قیادت نے قومی اعتماد کو بحال کرنے میں مدد دی۔ صدر آصف زرداری نے 1973 کے آئین کی منظوری کو اس دورکی سب سے پائیدارکامیابیوں میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ ان کی حکومت نے ایسی پالیسیوں اور اداروں کی بنیاد رکھی جنہوں نے اسٹریٹجک سمت کو شکل دی۔
کراچی: اپریل میں بارش
سندھ کے کئی شہروں میں اپریل میں 24 گھنٹے کے دوران بارش کے نئے ریکارڈ بن گئے۔ کراچی میں اپریل کی بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر 38.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اپریل 1985 میں کراچی ایئرپورٹ پر 37 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ موہن جودڑو میں 60 ملی میٹر بارش سے 31 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، موہن جودڑو میں 1995 میں 22 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ اسی طرح لاڑکانہ کا 1989 کا 26 ڈگری کا ریکارڈ ٹوٹ کر 22.5 سینٹی گریڈ رہا جبکہ بدین کا 1967 کا 26.1 ڈگری کا ریکارڈ 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے ٹوٹ گیا۔
ملک بھر میں بارشیں اور بالائی
ملک بھر میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔ ملک بھر میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برف باری ریکارڈ کی گئی جس کے باعث مختلف علاقوں میں سردی نے پھر ڈیرے ڈال دیے۔ بلوچستان میں چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، کوہلو، نصیرآباد سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا رہا جہاں ایف سی بلوجستان کی جانب سے امدادی سرگرمیاں کی گئیں۔ ادھر آزادکشمیر، گلگت بلتستان، وادی ناران، سوات اور زیارت کے پہاڑوں پر اپریل میں برف باری نے موسم کو سرد کردیا۔ اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی، ڈیرہ غازی خان اور فورٹ منرو میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ریکارڈ ہوئی اور برساتی ندیوں میں طغیانی آ گئی۔ سوات، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، خیبر، لوئر دیر، صوابی، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش ہوئی جب کہ پشاور میں نالوں کا پانی سڑکوں پر آگیا اور مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔
پاک افغان شاہراہ پر گاڑی
خیبر: پاک افغان شاہراہ نیکی خیل کےمقام پر ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور چوتھے کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ رات بھر موسلادھار بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز بارش کے باعث یوسف اڈہ میں شو روم کی چھت گرگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شو روم کی چھت گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سولر پینل بھی ٹوٹ گیا۔
وفاقی حکومت پیٹرول کی
اسلام آباد: ایک ہفتے میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت یعنی پیٹرول کی لاگت میں فی لیٹر 13 روپے 58 پیسے کی کمی کا انکشاف ہوا ہے تاہم حکومت نے پیٹرول کاریٹ یکمشت 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا تھا اور وزیراعظم کے اعلان کے بعد 80 روپے کا اضافہ واپس ہوگیا۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول کی ایک لیٹرایکس ریفائنری قیمت یعنی لاگت میں28 مارچ سے لے کر 3 اپریل کے دوران 13 روپے 58 پیسے کی کمی ہوئی، حکومت نے گزشتہ روزسے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں یکمشت 137 روپے 24 پیسے کااضافہ کیا تھا تاہم وزیر اعظم نے آج سے 80 روپے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹرقیمت 378 روپے 41 پیسے ہوگئی۔ دستاویز کے مطابق کسٹمزڈیوٹی کے بعد پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 28 مارچ کو 284 روپے 85 پیسے تھی اوراب پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 271 روپے27 پیسے پرآگئی ہے ۔ تاہم اس وقت کسٹمز ڈیوٹی شامل کرکے پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت یعنی پیٹرول کی لاگت247 روپے 15پیسے بنتی ہے۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 14مارچ سےلیکراب تک 33 روپے 45 پیسےبڑھی ہے۔
گزشتہ 2 مالی برسوں میں
اسلام آباد:گزشتہ دو مالی سالوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے 49 کھرب 75 ارب روپے کا ٹیکس استثنیٰ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطا بق مالی سال 24-2023 اور 23-2022میں وفاقی حکومت نے مختلف سیکٹرز کو انکم ٹیکس کی مد میں 10 کھرب 22 ارب جبکہ سیلز ٹیکس کی مدمیں بڑے سرمایہ داروں کو 2757 ارب روپے کا ٹیکس استثنی دیا گیا۔ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کی جانب سے دو سالوں میں 1195 ارب روپے، توانائی اور کان کنی کے شعبے میں 103 ارب 47 کروڑ روپے، ہاؤسنگ اور پبلک ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو 43 کروڑ 28 لاکھ روپے،تعلیمی شعبے کو 17 ارب، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 5 ارب 86 کروڑ روپے کا استثنیٰ دیا گیا۔ اس کے علاوہ صحت اور فارما سیکٹر کو مالی سال 23-2022 اور 24-2023 میں حکومت کی جانب سے 3 ارب 49 کروڑ روپے،کھاد اور زراعت کے شعبوں میں سیلز ٹیکس کی مدمیں 457ارب 92 کروڑ روپے جبکہ پاور جنریشن کمپنیوں کو 5 ارب 77 کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس جبکہ صحت اور طبی آلات کے شعبے میں 313ارب 66کروڑ روپے کا ٹیکس استثنی ٰدے دیا گیا۔
غریب آدمی آئی ایم ایف کی
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آئے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافےسے مہنگائی کی بدترین لہر آگئی ہے، حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیے گا کیسے؟ خواجہ سعد رفیق نے مزیدلکھا کہ غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط کوپورا کرتےکرتے غریب مرجائےگا اور متوسط طبقہ خط غربت سے نیچے چلا جائےگا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران پر امریکی و صیہونی حملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کےکروڑوں لوگ بھوکے مریں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ رات وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا تھا۔ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 24 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کیساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، برنس روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی، اورنگی ٹاؤن، چشتی نگر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بادل برسے۔ بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، ماڑی پور اور مواچھ گوٹھ میں بھی ہلکی بارش ہوئی جبکہ نارتھ ناظم آباد اور ناظم آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ لیاقت آباد، پرانا گولیمار، اسکیم 33، ایم نائن اور شاہراہ پاکستان کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی ہے۔ گارڈن، سرجانی ٹاؤن، نادرن بائی پاس، ملیر ہالٹ اور رفاہ عام میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے۔
کراچی میں رات گئے
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں آج تیز بارش کا امکان نہیں تاہم کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج تیز بارش کا امکان نہیں، مغربی ہواؤں کا سلسلہ جنوب مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ سسٹم ملک کے دیگر مقامات پر 4 اپریل تک اثرانداز رہے گا۔ مزید براں شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی رپورٹ ہوئی۔ ائیرپورٹ، شاہ فیصل، ملیر، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیوکراچی، جہانگیر روڈ، گرومندر، یونیورسٹی روڈ، ناردرن بائی پاس، گارڈن، سرجانی ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں بھی بارش ریکارڈ ہوئی۔ بعض مقامات پر بجلی کی فراہمی معطل جبکہ گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، یوں 2 روز میں بارش کے دوران حادثات سے اموات کی تعداد 7 ہوگئی۔
ریفائنریز نے پاکستان
اسلام آباد: پاکستان کا ریفائنری سیکٹر ایندھن کے ممکنہ بحران کے خلاف ایک اہم ڈھال بن کر سامنے آیا ہے۔ پاکستان کا ریفائنری سیکٹر ملک میں رسد کو مستحکم رکھنے میں کردار ادا کر رہا ہے، باوجود اس کے کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں اور آبنائے ہرمز کے اردگرد بے یقینی کے حوالے سے دنیا بھر کی توانائی کی منڈیوں کو غیریقینی کا سامنا ہے۔ اس صنعت کے حصہ داروں کاکہنا ہے کہ زیادہ مقامی پیداوار اور حکومت کے بروقت اقدامات نے اہم پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل دستیابی یقینی بنائی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ انتباہ بھی کیا کہ مستقبل میں ایسی لچک کا انحصار اب فوری پالیسی اقدامات پر ہوگا۔ مزید برآں صنعت نے6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبے کے فوری آغاز کامطالبہ کیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت 458
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس طبقہ شدید متاثر ہے، صرف پیٹرول نہیں، ٹیکسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچانا ظلم ہے، پہلے 55 روپے، پھر 137 روپے اضافہ، ظلم کی انتہا ہے اس سے بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ و مزدور سمیت سب متاثر ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ ناکام معاشی پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا،وفاقی حکومت نے عوام کو دیوار سے لگا دیا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
کے الیکٹرک کو مقامی
کے الیکٹرک کو مقامی ذرائع سے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق کے الیکٹرک کو مقامی گیس دینے سے سوئی سدرن کے نظام میں گیس کی کمی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 100 ایم ایم سی ایف ڈی سےگیس کمی ہوگی، اسی کے باعث گیس شیڈول نافذ ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں گزشتہ روز سب سے
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں97.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں67 ملی میٹر،کیماڑی میں 66 ، اورنگی ٹاؤن میں 53.6 اور ایم نائن موٹروے پر55.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پاکستانکراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ سرجانی ٹاؤن میں67 ملی میٹر،کیماڑی میں 66 ، اورنگی ٹاؤن میں 53.6 اور ایم نائن موٹروے پر55.5 ملی میٹر بارش ہوئی: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں97.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں67 ملی میٹر،کیماڑی میں 66 ، اورنگی ٹاؤن میں 53.6 اور ایم نائن موٹروے پر55.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کراچی میں رات گئے بارش اور ژالہ باری، آج بھی بارش کا امکان اس کے علاوہ پی اے ایف فیصل بیس پر50 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 43.6 ، ڈی ایچ اےفیز 2 میں 28 اورکورنگی میں34.7 ملی میٹربارش ہوئی۔ واضح رہے کہ کراچی میں آج تیز بارش کا امکان نہیں تاہم کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
پاکستان پر 81 ہزار ارب کے
اسلام آباد: پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف سمیت بیرونی اور مقامی قرضوں کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔ اجلاس کے دوران اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان پر مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے ہے جن میں سے 26 ہزار ارب بیرونی اور 55 ہزار ارب روپے مقامی قرض ہے۔ حکام نے کہا کہ 25 کروڑ کی آبادی کے حساب سے فی کس قرض 3 لاکھ 25 ہزار روپے بنتا ہے اور یوں ہر پاکستانی 3 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ تنازع: امریکی قیادت
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہےکہ پاکستان امریکی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے اور مسلسل سفارتی مشاورت میں مصروف ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم اورنائب وزیراعظم کے مختلف ملکوں کے ہم منصبوں سے رابطے ہوئے، پاکستان کی خطے میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا جس دوران خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطرناک ہے، سفارت کاری امن کا واحد راستہ ہے جب کہ امریکی قیادت کے ساتھ قریبی رابطے اور مسلسل سفارتی مشاورت میں مصروف ہیں۔ طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں نائب وزیراعظم کا دورہ چین اہمیت کاحامل ہے، پاکستان اور چین کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جب کہ بحری راستوں خصوصاًآبنائے ہرمز میں جہازرانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ چین اور پاکستان کے مشترکہ پانچ نکاتی امن منصوبے کو عالمی اور خطے میں پذیرائی حاصل کی، منصوبہ ایران، امریکا اور دیگر متعلقہ فریقین تک پہنچایا گیا، امریکی قیادت نے بھی پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سہولت کاری کا کردار سراہا جب کہ آئندہ مرحلے میں متعلقہ فریقین کے درمیان بامعنی مذاکرات پر توجہ دی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ چین کے علاقے اُرمچی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ورکنگ لیول پر جاری ہیں، مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی سینئر سرکاری حکام کر رہے ہیں، آپریشن غضب للحق میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مذاکرات کےباوجود آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑا،کارروائیاں معمول کےمطابق جاری ہیں۔
پاکستان بھی ایران
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ خطے کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھی ایران جنگ سے بہت متاثر ہو رہا ہے اور جنگ کے نتیجے میں ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ڈپٹی وزیراعظم بھی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں، ہم نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپورکوشش کی جب کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دو جہاز آبنائے ہرمز میں کھڑے تھے، دونوں جہاز اسحاق ڈاراور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے گزرگئے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے وزرائے اعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، تین ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا، پارلیمنٹرینز نے بھی تیل کی بچت کو یقینی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے جن منصوبوں کو روک سکتے ہیں روک لیں بچت کرکے عام آدمی کو معاشی مشکلات سے تحفظ دیں، آج ہمیں عام آدمی کو تحفظ دینا ہے اور اشرافیہ کو قربانی دینی ہے، مفلوک الحال طبقے پر توجہ دینا ہے، زراعت پر توجہ رکھنی ہے،کیونکہ یہی شعبہ آگے فائدہ دےگا، فنڈز اکھٹے کرنے ہیں تاکہ عوام کو مشکلات سے دور رکھا جاسکے، سیاسی استحکام ہوگا تو ہی معاشی استحکام ممکن ہے۔
کراچی میں موسلادھار بارش،
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور بارش کے باعث حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ کراچی میں اورنگی ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد ، اولڈ سٹی ایریا ، صدر ، ملیر ، گلشن معمار اور نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ شارع فیصل پر نرسری سے بلوچ کالونی پل جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند رہا۔نارتھ ناظم آباد میں شیر شاہ سوری روڈ پر فلائی اوور کے اطراف پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔ ریسکیو حکام کے مطابق پرانا گولیمار میں گھرکی دیوار رکشے پر گرنے سے ایک رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوگیا جبکہ اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ میں گھرکی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ نیوکراچی حسن بروہی گوٹھ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، گلستان جوہر میں بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان سے گیا۔ اس کےعلاوہ پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں اور سرجانی سیکٹر سیون اےکے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا کی رفتار 50 سے 60 اورکہیں 70 کلومیٹر فی گھنٹاہوسکتی ہے۔ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت پر شدید تنقید ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی ڈوب گیا اور نام نہاد ترقیاتی کاموں کے غبارے سے ہوا نکل گئی، درمیانے درجے کی بارش نے بے اختیار بلدیاتی نظام کا کچا چٹھا کھول دیا۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد کھنڈر شاہراہیں تالاب بن چکی ہیں، ڈوبا ہوا انفراسٹرکچر گواہی دے رہا ہے کہ وسائل پر بے دردی سے ہاتھ صاف کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ صوبائی وزراء، میئر اور چیئرمینز کے نالوں اور سڑکوں کی بحالی کے دعوے کاغذی ہیں۔ اربوں روپے نالوں کی صفائی کے نام پر مختض کیے گئے، آج کچرا اور پانی گلیوں میں ہے، گلیوں محلوں سڑکوں پر پانی کے جمع ہونے سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہاکہ اس کی تمام تر ذمہ داری قابض بلدیاتی ٹولے پر عائد ہوتی ہے، جعلی بلدیاتی مینڈیٹ سےمسلط افراد عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں۔
بنوں میں پولیس اسٹیشن
بنوں میں ڈومیل پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق 18 زخمی ہوگئے۔ ریجنل پولیس افسر سجاد خان کے مطابق دھماکے سے تھانے کے قریبی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جاں بحق افراد میں تین خواتین ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایران جنگ کے آغاز پرامریکی
ایران کے خلاف جنگ کے آغاز پر امریکی حملے سے والی بال کی 21 کمسن کھلاڑی بھی جاں بحق ہوئی تھیں۔ روسی میڈیا نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کیخلاف جنگ کے آغاز پر امریکی حملے سے والی بال کی 21 کمسن کھلاڑی بھی جاں بحق ہوئی تھیں۔ روسی میڈیا کے مطابق جس روز ایران کے شہر میناب کے اسکول پر حملے میں 165 کمسن بچیوں کو شہید کیا گیا تھا اسی روز امریکا کا ایک میزائل قریب میں موجود میدان پر بھی گرا تھا جس میں 10 اور 11 برس کی 21 والی بال پلیئرز بھی شہید ہوئی تھیں۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ میزائل دراصل ہتھیاروں کی صلاحیت جانچنےکیلئے تھے۔
پیٹرول کی قیمتیں ہماری
کراچی:گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی۔ کینٹ اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی ریفربشڈ کوچز کے افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا جو وعدےحکومت نے کیے وہ پورے ہو رہے ہیں، اس ٹرین میں 1100 لوگوں کی گنجائش ہے، ہم اپنے وسائل میں رہ کر کام کریں گے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ پیٹرول پر قیمتیں ہماری حکومت نے نہیں بڑھائی بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں، ہم نے اپنے ترقیاتی اخراجات پر کٹ لگایا ہے، ہماری قیادت خطے میں امن لانے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم ، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ اگر سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا جائے تو پیٹرول 600 لیٹر ہو جائے: ناصر حسین شاہ دوسری جانب صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سکھر ایکسپریس کو اپگریڈ کردیاگیا ہے، ریلوے میں جدید ترقی دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کچھ عرصے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ خود اٹھا رہی تھی، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا، اگر سب بوجھ عوام پر ڈال دیا جائے تو پیٹرول 600 لیٹر ہو جائے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت نے 60 فیصد گاڑیاں بند کیں ، پیٹرول کو آدھا کیا ، تنخواہوں میں بھی کٹ لگایا، جنگ چلتی رہی تو اور برے حالات ہوں گے، اس جنگ کے اثرات ہمیں کافی عرصے تک بھگتنے پڑیں گے، حکومت کی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے آج ایران میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں۔
پاکستان گڈز الائنس کی
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرائے فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ صدر پاکستان گڈز الائنس ملک شہزاد نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں ، اس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ ملک شہزاد کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، نظر ثانی نہ کی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔ ایسوسی ایشن نے کہا ڈیزل کی قیمت میں اضافےکے تناسب سےکرائے نہیں بڑھائےجاسکتے، حکومت ویسے ہی کہہ دے کہ ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار بند کرکے گھر بیٹھ جائیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ کیا ہے۔ وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل بھی 184 روپے 49 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول137 روپے 24
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا۔ وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 160 روپے 61 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر لیوی صفر کر دی گئی۔ ڈیزل پر لیوی 55 روپے 24 پیسے مقرر تھی۔ ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر موٹرسائیکل کے لیے100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی ، وزیرخزانہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج جو فیصلہ کیا گیا ملک کی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ، ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کررہے ہیں تاکہ یہ حقیقی حقدار تک پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر موٹرسائیکل کے لیے100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر بھی فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے ، ٹرک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو فیول پر 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی ، ریلوے کے لیے حکومت سبسڈی دے گی تاکہ کرایوں کو منیج کیا جاسکے ۔ وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ صدر مملکت نے موجودہ معاشی صورتحال میں رہنمائی کی، شکریہ ادا کرتے ہیں خطے کی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو مشکل کر دیا ہے ۔ آج کے فیصلے کو اس نظرسے دیکھا جائے کہ یہ طوفان برپا کرنے میں ہمارا کوئی کردار نہیں:وزیرپیٹرولیم وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت کےآج کے فیصلے کو اس نظرسے دیکھا جائے کہ یہ طوفان برپا کرنے میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا، بھرپور کوشش کرنی چاہیے کہ جلد از جلد اس آگ کو بجھانے کی کوشش کریں۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ چند ہفتوں سے معاملہ بگڑتا چلا جارہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی عالمی منڈی میں قیمت 250 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ چکی ہے ، حکومت نے کفایت شعاری اور اخراجات میں کٹوتی عوام پر بوجھ نہیں پڑنے دیا، تیل کی سپلائی بنیادی طور پر آبنائے ہرمز سے آتی ہے ، جن ممالک کے پاس اسٹر یٹیجک ذخائر موجود ہیں وہاں بھی توانائی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ حکومت مجبوراً معاہدوں اور وعدوں کے تحت قیمت میں اضافہ کر رہی ہے: علی پرویز ملک علی پرویز ملک نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعظم نے کمیٹی بنائی جس نے بروقت فیصلے کیے ، بروقت فیصلوں سے ایندھن کی فراہمی میں خلل نہیں آنے دیا گیا، آج فیصلہ کیا گیا کہ بلینکٹ سسبڈی سے ہٹ کر صرف کمزور طبقات کا رخ کرے، آج ایک بڑی بیٹھک ہوئی جس میں وزیراعظم اور وزراعلیٰ موجود تھے ، فیصلہ کیا گیا کہ شاید عالمی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو بیلنکٹ سسبڈی کے ذریعے تحفظ نہیں دیا جاسکتا۔ وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نے بھرپور کوشش کی ہے کہ عوام کو تحفظ دیا جاسکے حکومت مجبوراً معاہدوں اور وعدوں کے تحت قیمت میں اضافہ کررہی ہے۔
تہران ’’شکریہ پاکستان ‘‘
ایران کا دارالحکومت تہران ’’شکریہ پاکستان‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ولی عصر چوک پر ریلی کے شرکا نے ایرانی جھنڈوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی سبز ہلالی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے ، ان کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈز پر شکریہ پاکستان کے نعرے بھی درج تھے ۔ تہران کی ریلیوں میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوئے ، شہریوں نے انقلاب ایران کے حق میں بھی نعرے لگائے ریلی میں پاکستان شکریہ کے نعرے لگے، اس موقع پر ایرانی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی محبت کو ایران کبھی نہیں بھولے گا۔
اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی، جہاں فروخت کے دباؤ کے باعث کے ایس ای-100 انڈیکس 5,300 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔ یہ مندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے بیان کے بعد سامنے آئی، جس نے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے خدشات بڑھا دیے۔ صبح 9 بج کر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 150,167 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو 5,344 پوائنٹس یا 3.44 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ اہم شعبوں میں دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور پاور جنریشن شامل ہیں۔ انڈیکس پر اثر انداز ہونے والے بڑے شیئرز، جن میں ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، نیشنل بینک اور یو بی ایل شامل ہیں، سب منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے، جس سے مجموعی مارکیٹ پر دباؤ بڑھ گیا۔ یہ صورتحال ایک روز قبل کی تیزی کے برعکس ہے، جب بدھ کو پی ایس ایکس میں زبردست ریکوری دیکھی گئی تھی اور کے ایس ای-100 انڈیکس 150,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔ اس روز انڈیکس 155,511 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو 6,768 پوائنٹس یا 4.55 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے، اور اس بہتری کی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی امید تھی۔ تاہم تازہ صورتحال میں عالمی منڈیاں بھی دباؤ کا شکار ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی جنگی اہداف قریباً مکمل ہو چکے ہیں، لیکن انہوں نے تنازع کے خاتمے کا واضح لائحہ عمل پیش نہیں کیا۔ اس کے برعکس انہوں نے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر مزید سخت حملوں کا عندیہ دیا۔ اس بیان کے بعد عالمی سطح پر اسٹاکس میں کمی، ڈالر کی مضبوطی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ سرمایہ کاروں کی توجہ خاص طور پر آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو عالمی تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے۔ ایران اس گزرگاہ کو بطور دباؤ استعمال کر رہا ہے، جس کے باعث ایشیائی معیشتوں پر سپلائی کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق جب تک آبنائے ہرمز کی صورتحال واضح نہیں ہوتی، مارکیٹس میں غیر یقینی برقرار رہے گی اور سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کرتے رہیں گے۔
بریانی کھائیں وہ بھی مفت؛
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ریسٹورنٹ نے مفت بریانی کے خواہشمند افراد کیلئے ایک غیر معمولی اور توجہ حاصل کرنے والی پیشکش متعارف کرائی ہے. تفصیلات کے مطابق گیس کی کمی کے مسئلے کے حل کے لیے ریسٹورنٹ کے باہر آویزاں پوسٹر میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ “کھانا پکانے میں مدد کریں اور بدلے میں کھانا حاصل کریں”۔ آفر کے مطابق ایک کمرشل گیس سلنڈر فراہم کرنے والے کو پورے مہینے کے لیے مفت بریانی دی جائے گی، جبکہ دو سلنڈر فراہم کرنے والوں کو روزانہ دو پلیٹ بریانی حاصل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق گیس سلنڈرز کی قلت نے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث انہوں نے متبادل ذرائع اختیار کرتے ہوئے یہ منفرد آفر پیش کی ہے تاکہ آپریشنز جاری رکھے جا سکیں۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے اثرات بھارت میں بھی دیکھے جا رہے ہیں اور عوام کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ اس سے قبل ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے ایک سرکاری اسپتال کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس میں گیس سلنڈر کی عدم دستیابی کے باعث عارضی چولہوں پر کھانا تیار کیا جا رہا تھا۔
سام سنگ نے نئے گلیکسی
سام سنگ نے اپنی نئی گلیکسی اے سیریز کے تحت گلیکسی اے 57 فائیو جی اور گلیکسی اے 37 فائیو جی متعارف کرا دیے ہیں. کمپنی کے مطابق یہ دونوں ڈیوائسز ون یو آئی 8.5 پر مبنی ہیں اور ان میں شامل “آسوم انٹیلیجنس” فیچرز روزمرہ کے استعمال کو مزید آسان اور مؤثر بناتے ہیں۔ ان اے آئی ٹولز میں وائس ٹرانسکرپشن، اسمارٹ سلیکشن اور فوٹو ایڈیٹنگ کے جدید آپشنز شامل ہیں، جو صارفین کو مواد بنانے اور معلومات تک رسائی میں بہتر سہولت فراہم کرتے ہیں۔ نئے اسمارٹ فونز میں کیمرہ کے شعبے میں بھی نمایاں بہتری کی گئی ہے۔ دونوں ماڈلز میں 50 میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ دیا گیا ہے، جو نائٹ فوٹوگرافی سمیت مختلف حالات میں بہتر نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیوائسز میں جدید ڈسپلے، مضبوط بیٹری اور مجموعی طور پر بہتر پرفارمنس کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گلیکسی اے 57 فائیو جی کو نسبتاً زیادہ پریمیم ڈیزائن اور بہتر ہارڈویئر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جبکہ دونوں فونز میں صارفین کو طویل المدتی سافٹ ویئر سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی، جس کے تحت کمپنی کی جانب سے متعدد سالوں تک اینڈرائیڈ اپڈیٹس اور سیکیورٹی پیچز جاری کیے جائیں گے۔ سام سنگ کے مطابق یہ دونوں ماڈلز آئندہ چند ہفتوں میں منتخب مارکیٹس میں دستیاب ہوں گے، اور کمپنی کا مقصد مڈ رینج سیگمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی اور قابلِ اعتماد کارکردگی کو ایک ساتھ پیش کرنا ہے۔
سونے کی قیمت میں ہزاروں
سونے کی قیمت میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگا ہوا تھا ، آج سونے کے عالمی اور قومی نرخوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔ سونے کے فی تولہ نرخ میں 7 ہزار 100 کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6087 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈیٹ میں سونے کے نرخ میں 71 ڈالر کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4642 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ ملک میں چاندی کے نرخ میں 350 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 7634 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
لاہور: ڈی ایچ اے میں
پاکستانلاہور: ڈی ایچ اے میں واقع گھر میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق لاہور: ڈی ایچ اے میں واقع گھر میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق فوٹو: فائل لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں واقع گھر کے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئیں، جاں بحق بچوں کی شناخت 5 سالہ سعد اور 3 سالہ علیزہ کے نام سے ہوئی۔ آگ بجھانے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
کراچی کے مختلف علاقوں
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے کہیں ہلکی بارش کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایم اے جناح روڈ، ملیر اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسے، ڈیفنس، شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 4 اپریل کے دوران کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ میں بارش متوقع ہے، سکھر، خیرپور، کشمور، جیکب آباد ، مٹیاری ، تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور دیگر مقامات میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر اور گردونواح میں بارش کی پیش گوئی ہے جس کے باعث حفاظتی بنیاد پر کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی معطل کی جاسکتی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش رکنے اور فیلڈ ٹیموں سے کلیئرنس کے بعد سپلائی بحال کی جاتی ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کوئٹہ میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا جب کہ چمن، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث سیب، خوبانی، چیری، بادام، انجیر، آلوچے اور انار کے باغات کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ ہرنائی، چمن، قلات، سوراب اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں۔ ادھر تحصیل گلستان میں مسافر وین اور ٹرک پانی میں بہہ گیا جس پر 12افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، ہرنائی میں ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی جب کہ 6 ٹرک بھی سیلابی ندی میں پھنس گئے۔ بولان اور باجوڑ میں آسمانی بجلی اور مکان کی چھت گرنے سے خواتین بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، بھکر میں بارش سے کمرے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی
پشاور: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج ہلاک کردیے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کرنے میں ناکام رہی ہے، افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین کو خوارج کے استعمال سے روکے اور اپنے شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے سے باز رکھے۔
لاہور ہائیکورٹ: اسموگ پر
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابوپانے کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں مختلف سرکاری محکموں نے اپنی رپورٹس عدالت میں پیش کیں جب کہ پی ایچ اے نے درختوں کی ٹرانسپلانٹیشن سے متعلق قواعد عدالت میں پیش کردیے۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جوڈیشل واٹر کمیشن رولز کا جائزہ لے کر ضروری ترامیم کرے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ غیر مقامی درخت لاہور کے ماحول کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سارے سال کا اسموگ ایک ماہ میں آجاتاہے اور سارے سال کی محنت ایک ماہ میں ضائع ہوجاتی ہے۔ اس پر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ 11 ہزار درخت کاٹنے کا منصوبہ روک دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ ملک میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف کی سفارشات بھی حاصل کی جائیں۔ عدالت نے اسموگ پر قابوپانے کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کی ہدایت کی اور آئندہ سماعت پر سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔
آج سے 4 اپریل تک ملک
آج سے 4 اپریل تک ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی آج رات سے تین اپریل کے دوران بارش متوقع ہے اور چند علاقوں میں 50 ملی میٹر یا زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب لاہورمیں بادل کھل کربرسے اور نشترٹاؤن میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ گلبرگ ،جیل روڈ ، گجومتہ اور رائیونڈ سمیت مختلف علاقوں میں اولے بھی پڑے جب کہ موسلادھاربار ش ، آندھی اور ژالہ باری سے موسم خوش گوار ہوگیا مگر بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ لیسکو ریجن میں170سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے،کوٹ رادھا کشن میں دیوار یں گرنے سے 2بچے جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ ادھر بلوچستان کے ضلع زیارت، دکی،ہرنائی ،قلعہ سیف اللہ اور لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کیل سیری کے مقام سے بند کردی گئی۔
سعودیہ میں بھکاری نیٹ ورک
کراچی: سعودی عرب میں منظم بھکاری نیٹ ورک کے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مسافر محمد جمیل اور گڑیا بی بی فیصل آباد کے رہائشی ہیں، دونوں سعودی عرب سے کراچی پہنچے، دوران کلیئرنس مسافروں کو مشکوک بنیادوں پر روکا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دونوں عمرہ ویزہ پر بیرون ملک گئے تھے، مسافروں نے جہلم کے ایجنٹ کشمیر علی کے ذریعے سفر کرنے کا اعتراف کیا، مزید تفتیش میں منظم بھکاری نیٹ ورک کا انکشاف ہوا، نیٹ ورک سعودی عرب میں بھیک مانگ کر رقوم اکٹھی کرتا تھا، یہ رقوم حوالہ ہنڈی کے ذریعے کینیڈا میں موجود ایجنٹ کو منتقل کی جاتی تھیں۔ تفتیش کے مطابق ملزمان نے سہولت کار افتخار عرف “وکیل” کا نام ظاہر کیا، ملزم مختلف ممالک میں افراد کو بھیک مانگنے کیلئے بھجواتا تھا، دوران تفتیش ایک بینک اکاؤنٹ بھی سامنے آیا جس کے ذریعے رقوم کی منتقلی کی جاتی رہیں۔ حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز سے رسیدیں اور وائس نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں، دونوں مسافروں کو حراست میں لیکر مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کے حوالے کر دیاہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق فورسز نے باڑہ اور بنوں کے علاقوں میں کارروائیاں کی، باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 3خوارج جہنم واصل ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں 13 خوارج کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اورباڑہ میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔
پیٹرولیم لیوی کا معاملہ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فنانس ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی کے ڈھانچے کے حوالے سے آئی ایم ایف سے بات کرے، تاکہ ایران جنگ کے باعث عالمی سطح پر پیٹرولیم کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر پڑنے سے روکا جا سکے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے منگل کو وزارتِ خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ یہ معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ اٹھائے تاکہ پیٹرولیم قیمتوں میں کسی ممکنہ رد و بدل کو موجودہ لیوی کے ذریعے متوازن کیا جا سکے۔ اس وقت حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 100 اور ڈیزل پر فی لیٹر 55 روپے لیوی عائد کر رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر یہ لیوی آئی ایم ایف کی شرائط کا حصہ ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت پہلے ہی ایندھن کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے 129 ارب روپے کی خطیر سبسڈی خرچ کر چکی ہے۔ حکام کے مطابق یہ ریلیف ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور دیگر مد میں بچت کے ذریعے فراہم کیا گیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت عوام کو عالمی تیل منڈی کی اتار چڑھاؤ کے مکمل اثرات سے بچانے کیلئے پرعزم ہے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران جنگ کے باعث عالمی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے ملکی پیٹرولیم نرخوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت بالکل واضح ہے کہ ہر ممکن اقدام کیا جائے تاکہ یہ جھٹکا عوام کیلئے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سبب نہ بنے۔ انہوں نے بتایا کہ فنانس ڈویژن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ لیوی کی تشکیلِ نو سے متعلق ایک تفصیلی تجویز پر بات کرے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ایسے آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے جن کے ذریعے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ پاکستانی عوام پر منتقل ہونے سے روکا جا سکے۔
ایران میں شہید ہونیوالے پاکستانی
ایران کے شہر بندر عباس میں میزائل حملے میں شہید ہونے والے کراچی کے نوجوان یاسر خان کی میت پانچ روز گزرنے کے باوجود پاکستان منتقل نہ ہو سکی، جس پر اہل خانہ شدید کرب میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق یاسر خان گزشتہ چھ ماہ سے روزگار کے سلسلے میں ایران میں مقیم تھا، 23 مارچ کی شب جب حملہ ہوا تو وہ ایک ٹگ بوٹ پر موجود تھا، اور حملے کے نتیجے میں وہ شہید ہو گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یاسر چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور اس کا تین سالہ بیٹا بھی ہے۔ ان کی اچانک موت نے خاندان کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ میت کی واپسی میں تاخیر نے دکھ کو مزید بڑھا دیا ہے۔ لواحقین کے مطابق اب تک حکومتی سطح پر مؤثر اقدامات سامنے نہیں آئے، جس کے باعث وہ خود مختلف ذرائع سے میت کی واپسی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے اہل خانہ سے رابطہ کیا ہے، جبکہ بلوچستان حکومت سے تافتان بارڈر کے ذریعے میت کی منتقلی کیلئے کہا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی حتمی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ اہل خانہ نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وزارت خارجہ فوری مداخلت کرے اور سفارتی اقدامات کے ذریعے میت کی جلد واپسی یقینی بنائے تاکہ یاسر خان کو اپنے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جا سکے۔
ام رباب کے والد، دادا اور چچا
دادو ماڈل کرمنل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ عدالت نے ام رباب چانڈیو اہلخانہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا ، گزشتہ سماعت پر گواہان کے بیانات اور دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ 17جنوری 2018 کو امِ رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کو میہڑ میں قتل کیا گیا تھا۔ آٹھ سال پرانے مقدمہ میں دو ارکان سندھ اسمبلی سمیت 8 ملزمان نامزد تھے، جن میں چار ملزمان جیل میں اور چار ضمانت پر ہیں۔ عدالت کے فیصلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ام رباب نے کہا کہ کسی ایک ملزم کو سزا نہ ہونا عجیب ہے ، وہ ملزمان جو 3 سالوں تک روپوش رہے ان کو بھی سزا نہیں ہوئی۔ ام رباب کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ میرے گھر تک محدود نہیں تھا بلکے یہ سندھ کے جاگیرداری نظام کے خلاف مظلوم عوام کی جدوجہد پر مشتمل تھا، دو دو اضلاع میں کرفیو لگا کر فیصلہ دیا گیا، فیصلے سے ثابت ہوا کہ سرداروں کو لائسنس دیا گیا ہے ، آپ جس کو چاہیں قتل کر سکتے ہیں۔
ام رباب کے والد، دادا اور چچا
دادو: ماڈل کرمنل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ وکیل صلاح الدین پنہور کا کہنا ہے کہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرداری نظام کے خلاف 3 لوگوں کا دن دہہاڑے قتل ہوا، کیس میں 3 گواہ اور میڈیکل شواہد موجود تھے، اتنے شواہد پر ہماری نظر میں سزا ہوسکتی تھی، فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔ خیال رہے آٹھ سال پرانے مقدمہ میں دو ارکان سندھ اسمبلی سمیت 8 ملزمان نامزد تھے، جن میں چار ملزمان جیل میں اور چار ضمانت پر ہیں۔ ام رباب چانڈیو کے اہلخانہ قتل کیس کے فیصلے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں، ڈی ایس پیز سمیت 450 پولیس اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں، ام رباب چانڈیو کے گھر کے باہر بھی سکیورٹی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس آنے جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ یاد رہے کہ ماڈل کورٹ نے گزشتہ سماعت میں گواہان کے بیانات اور دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سجاول کے قریب دریائےسندھ
سجاول کے قریب دریائے سندھ میں تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاؤں یعقوب منارو کے قریب دریائے سندھ میں پیش آیا ، کشتی میں سوار افراد مزدوری کے بعد اپنےگاؤں جا رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ کشتی میں 16 افراد سوار تھے، 12 اپنی مددآپ کے تحت دریا سے نکل آئے۔2 خواتین سمیت 4 افراددریا میں لاپتہ ہوئے۔ بعد ازاں لاپتہ 4 افراد میں سے 3 کی لاشیں مل گئی جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کی
اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اعلامیےکے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے بھی نیک خواہشات کا پیغام دیا، وزیراعظم نےموجودہ بحران کےدوران سعودی عرب کےغیرمعمولی تحمل کو سراہا، وزیر اعظم نے حالیہ دنوں میں ولی عہد کے ساتھ اپنی گفتگوکا حوالہ بھی دیا۔ وزیر اعظم نے سعودی وزیر خارجہ کو موجودہ بحران کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا، فیصل بن فرحان کو امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم نے مسلم امہ میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار پر زور دیا اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت کو اجاگرکیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا اور خطے کی صورتحال پر اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔ اعلامیےکے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کےلیے مشترکہ کوششوں اور قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سے ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دفترمیں مہمان وزرائے خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی:
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعوی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترکیےکے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک تھے۔ چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطے میں کشیدگی کی صورت حال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری سے معاملات حل کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اہم بیٹھک سے پہلے وزیر خارجہ اسحاق ڈارکا ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے دیرپا امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد مؤثر راستہ قرار دیا۔ ایران کے مطابق پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی سخت مذمت کی، جنگ روکنے کی کوششوں کے لیے چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق بھی بات کی گئی۔ مسلم امہ کا اتحاد موجودہ صورتحال میں مزید اہمیت اختیار کرگیا، اسحاق ڈار اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کا اتحاد موجودہ صورتحال میں مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے، یو این چارٹر کے مطابق تمام ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال پر تفصیلی غور کیا،وزرائے خارجہ نے خطے میں جنگ کے جلد خاتمے پر زور دیا، وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ جنگ کسی کے فائدے میں نہیں، وزرائے خارجہ نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی مسائل کا حل ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ نے چاروں ممالک کے درمیان تعاون مزید آگے بڑھانے پر بھی بات کی، اس بات کی خوشی ہے کہ ایران اور امریکا دونوں نے پاکستان پر اعتماد کیا ہے، چین کے وزیرخارجہ سے بھی ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں کے
خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں سوات، بنوں، ہنگو ،نوشہرہ،ٹانک، باجوڑ،کرک، پاراچنار، ملاکنڈ سمیت شمالی و جنوبی وزیرستان میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے9 افراد جاں بحق جبکہ 47 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 8 بچے اور خاتون شامل ہیں ۔ بارشوں کے باعث 6 مکانات کو نقصان پہنچا۔ حادثات بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے منگل تک بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سرگودھا،بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ ،حافظ آباد بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔
عمران خان ریلیز فورس
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے "عمران خان ریلیز فورس" بنانے کی مجوزہ منصوبہ بندی کو اندرونی اعتراضات اور قانونی خدشات کے بعد ترک کر دیا ہے، جسے پارٹی کے سخت گیر عناصر کے لیے بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔ رمضان سے قبل خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ایک مخصوص فورس کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنا تھا۔ منصوبے میں رضاکاروں سے حلف لینے اور باقاعدہ طور پر ارکان کی رجسٹریشن کرنے کے بعد منظم مہم شروع کرنے کی تجویز شامل تھی۔ تاہم یہ تجویز جلد ہی پارٹی کے اندر سے مزاحمت کا شکار ہو گئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین گوہر علی خان نے اس خیال کو غیر آئینی اورغیر قانونی قرار دیا اور خبردار کیا کہ ایسی کسی فورس کی تشکیل عسکریت پسندی کے زمرے میں آ سکتی ہے۔ اندرونی مشاورت کے بعد پارٹی قیادت نے فورس کے تصور کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بجائے اس اقدام کو اب ایک وسیع، جامع سیاسی تحریک کی شکل دے دی گئی ہے جو تمام حامیوں کے لیے کھلی ہو گی، بغیر کسی حلف برداری یا کسی ایسی رسمی ساخت کے جو کسی فورس سے مشابہت رکھتی ہو۔ ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ حکمت عملی تدریجی، پُرامن اور جمہوری سڑکوں پر مبنی تحریک پر زور دیتی ہے۔ شرکت محدود نہیں ہو گی اور پارٹی نے واضح طور پر کسی بھی قسم کے تشدد یا عسکریت پسندی کو مسترد کر دیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ سڑکوں پرکسی بھی احتجاج کے وقت اور نوعیت کے بارے میں فیصلے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے پاس نہیں ہوں گے۔ اس کے بجائے سڑکوں پر تحریک یا مارچ کے آغاز اور وقت سے متعلق فیصلے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کریں گے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا کہ نہ صرف پی ٹی آئی کے اندر بلکہ اتحادی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی وسیع مشاورت کی گئی ہے تاکہ ایک متحد اور محتاط حکمت عملی اپنائی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ماضی کے پرتشدد واقعات، جن میں 9 مئی کی بدامنی اور 2024 کے آخر میں اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جھڑپیں شامل ہیں، کو دہرانے سے بچنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے پختہ یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ کسی بھی تحریک کو سختی سے پُرامن اور آئینی حدود کے اندر رکھا جائے گا۔"فورس" سے ایک روایتی سیاسی تحریک کی طرف تبدیلی کو پی ٹی آئی کے سخت گیر عناصر کی شکست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ پارٹی کے اندر عملی اور محتاط مؤقف رکھنے والی آوازیں زیادہ جارحانہ حکمت عملی پر غالب آتی دکھائی دیتی ہیں۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال:
مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاکستان کی ثالثی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اہم وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری قیادت اور وزرائے اعلی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال زیر غور آئے گی، اجلاس میں ایران، امریکا اسرائیل جنگ اور اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس پر اعتماد میں لیں گے، ملک میں موجود پیٹرولیم ذخائر اور ترسیل کا جائزہ بھی لیا جائے گا، اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی اور اقدامات پر عملدرآمد کا بھی جائرہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشا ڈرائیورز کو سبسڈی دینے سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔
کراچی میں تیز ہوائیں چلنے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری اور شہر میں چند ایک مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے اور اس وقت مغربی سمت سے 22 کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی ہو رہی ہے اور این ڈی ایم اے نے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پاکستان کے ساتھ تمام
افغانستان میں طالبان رجیم کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغانستان بطور ہمسایہ ملک چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مسائل کو بات چیت اور افہام وتفہیم کے ذریعے حل کیا جائے۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولوی امیر خان متقی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ال نہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان اور امریکا کے درمیان مسائل، علاقائی صورتحال اور افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ افغان وزیر خارجہ نے امریکی قیدی کی رہائی کے معاملے میں کامیاب ثالثی پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور بقیہ مسائل کو دوطرفہ تعلقات کے ذریعے مکمل طور پر حل کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا، انہوں نے خطے میں جنگ میں اضافے کو تشویشناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا صبر اور تدبر قابل ستائش ہے۔ اعلامیے کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے درمیان صورتحال کے حوالے سے امیر خان متقی کا کہنا تھاکہ افغانستان بطور ہمسایہ ملک چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مسائل کو بات چیت اور افہام وتفہیم کے ذریعے حل کیا جائے اور کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرے، اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات بھی کیے جا چکے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہپاکستان کے خلاف افغانستان کے تمام فوجی اقدامات دفاعی تھے اور وہ جارحیت کی صورت میں اپنے جائز دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں سمجھتے اور امارات مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
ملک کے بیشتر شہروں
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کردیا۔ گزشتہ روز لودھراں،جھنگ ، موسیٰ خیل، پشاور، با جوڑ، ملاکنڈ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس کے علاوہ شمالی وزیرستان میں بھی مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شدید بارش سے موسم سرد اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ پرگزشتہ رات سےبرف باری اور چلاس شہر اور گردونواح میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید براں لاہور میں بھی مسلسل 6 گھنٹے بارش ریکارڈ کی گئی، جس پرصوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایم ڈی واسا کو بروقت نکاسی آب کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی جائے، زیر تعمیر سائٹس کے گرد حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے جبکہ اہم شاہراہوں اور انڈر پاسز کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب وریشمی کلہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ادھر این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جس کیلئے تمام صوبائی اور ضلعی ادارے الرٹ رہیں۔
آبنائے ہرمز سے پاکستانی
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روزانہ 2 جہاز آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔ اسحاق ڈار نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے، اس کی تعریف ہونی چاہیے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ ہے، یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو اجتماعی کوششوں کو مضبوط کرےگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنےکا واحد راستہ ہے۔
مشرق وسطیٰ کشیدگی:
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور اس ضمن میں آج پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اہم ملاقات کریں گے۔ مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے جبکہ سعودی وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہچیں گے۔ آج مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا- دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد ترکہ وزیر خارجہ بھی دفتر خارجہ پہنچیں گے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے جبکہ سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان پہنچنے کے بعد چاروں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔
سفارتی سطح پر بھارت
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر بھارت اس وقت رل گیا ہے، مودی سمیت چار پانچ کا یہ گروپ اس وقت اپنا منہ نوچ رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی قیادت موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کررہی ہے، خلفشار میں گرے ہوئے ممالک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب ممالک کا یکساں مفاد ہے کہ امن قائم ہو، بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد مسلم دنیا میں پاکستان کا کردار بہت واضح ہوا ہے، پہلے ہمارا اتنا کلیدی کردار نہیں رہا اب پاکستان پر دنیا کا اعتماد قائم ہوا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی قیادت اور ہائبرڈ سسٹم اس وقت ڈیلیور کررہا ہے، ہمیں موقع ملا ہے کہ تاریخ میں اپنا مقام بنائیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان الگ نہیں رہ سکتا، دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان اتنے بڑے تنازع میں ثالثی کررہا ہے، ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ مودی سمیت چار پانچ کا یہ گروپ اس وقت اپنا منہ نوچ رہے ہیں، ہمیں ثالثی پر یہ طعنے دے رہے ہیں تو یہ یوکرین میں کیا کررہے تھے؟ یوکرین کی جنگ تو آج بھی ختم نہیں ہوئی بھارتی اس وقت بڑا کریڈٹ لے رہے تھے، سفارتی سطح پر بھارت اس وقت رل گیا ہے۔
ایران ، امریکا جنگ کا
ایران ، امریکا جنگ کے معاملے پرپاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں ، اس دوران سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب ، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان کا امکان ہے۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ہم یہ میٹنگ ترکیے میں کرنے کے خواہاں تھے، ہمارے پاکستانی بھائی کو ملک میں ہی رکنا تھا،اس لیے میٹنگ پاکستان میں رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری میٹنگ اس ہفتے کے آخر میں پاکستان میں ہوسکتی ہے۔اگر امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کو ممکن بناتا ہے یا کسی معاہدے پر پہنچتا ہے تو اسے اسرائیل پر اثرو رسوخ ڈالنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔ دوسری جانب امریکی نما ئندہ خصوصی وٹکوف نے کہا کہ ایران کے ساتھ میٹنگ اسی ہفتے ہوگی، 15نکاتی تجاویز پر ایران سے جواب متوقع ہے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد مؤثرراستہ قرار دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا مذاکرات میں سہولت کاری کی پاکستانی کوششیں اصولی مؤقف کا مظہر ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ ایران امریکا امن مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کی حوصلہ افزائی کرے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا، چین نے پاکستان کی سہولت کاری کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر رابطہ اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
لاہور: آپریشن تھیٹر میں
لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کے دوران ڈاکٹرز کے مقابلے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کی جا رہی ہیں اور اسی دوران ڈاکٹر اور عملے کے ارکان وکٹری کا نشان بھی بناتے رہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے سخت ایکشن لیا اور اسپتال کی ایم ایس اور ہیڈ آف گائنی ڈپارٹمنٹ سے 3 روز میں جواب طلب کرلیا۔ اس کے علاوہ 4 ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو بھی معطل کردیا گیا۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اس طرح کے مبینہ اقدامات طبی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہیں، اقدام حکومتی قواعد اور اسپتال کے ایس او پیز کے تحت سختی سے ممنوع ہیں۔ مزید براں مجاز اتھارٹی نے اسے سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت کی ایک سنگین مثال قرار دیا ہے۔
کوہاٹ میں گیس کا
اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق ذخیرے سے یومیہ تقریباً 2 کروڑ 65لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ دریافت خیبر پختونخوا کے تھل بلاک میں بلیٹنگ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے ہوئی۔
سندھ حکومت کا امتحانات
کراچی: سندھ حکومت نے امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے واٹر مارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کی زیرصدارت امتحانات کی تیاریوں کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرجامعات نے کہا کہ موجودہ حالات کے باوجود امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جس کے لیے صوبے بھر میں 1600 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں انٹر کے امتحانات 25 اپریل اور میٹرک امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے جب کہ سکھر ڈویژن میں میٹرک امتحانات 30 مارچ اور انٹر امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے۔ وزیرجامعات کا کہنا تھا کہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے واٹرمارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس سے پیپر آؤٹ کرنے والوں کا فوری پتا لگایا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ امتحانی مراکز کی نگرانی کیلئے صوبائی سطح پر شکایتی سیل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیاسی مفاد کی خاطر
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سیاسی مفاد کی خاطر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، پی ٹی آئی کا مکروہ چہرہ دنیا نے دیکھ لیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اور زلفی بخاری کی سرگرمیوں پر ردعمل میں کہا کہ جنیوا میں افسوسناک صورتحال دیکھنے میں آئی، پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا ناقابل برداشت ہے،کوئی سیاسی جماعت یا لیڈر پاکستان سے بڑانہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ عارف اجاکیہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، زلفی بخاری کی عارف اجاکیہ کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو محض اتفاق نہیں، عارف اجاکیہ ہمیشہ پاکستان کے خلاف پیراپیگنڈاکرتا رہا، پی ٹی آئی ملک کے خلاف مہم چلانے میں ملوث ہے، ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے، پی ٹی آئی کے سوشل اکاؤنٹس سے کبھی اسرائیل کی مذمت نہیں دیکھی، سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقابل برداشت ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو نائیکوپ پرپاکستان آنے کا کہا، نائیکوپ کےبجائےبانی پی ٹی آئی کے بیٹے دوسرے ذرائع پر لگے رہے، پی ٹی آئی والوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے دھانے پر لا کھڑا کیا تھا، انہوں نے دعائیں کیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے،پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا تو سب کا نقصان ہوتا، یہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس کروا کر ایکسپورٹرز کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹے امریکا میں اسرائیلی لابی کے ساتھ ملے، عظمیٰ بخاری وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹے امریکا میں اسرائیلی لابی کے ساتھ ملے، پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کو متنازع بنانے کی کوشش کی، پاکستان کے خلاف یہ دوسرا 9 مئی کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کاحق ہے کہ وہ اپنے والد کے لیے آوازاٹھائیں، بیرسٹرگوہر دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے غیرسیاسی ہیں، عطاتارڑ کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ جیونیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کاحق ہے کہ وہ اپنے والد کے لیے آوازاٹھائیں،بانی کے بچوں نے ایک لفظ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف نہیں کہا۔
لاہور کے مینٹل اسپتال
لاہور کے مینٹل اسپتال سے ایک مریض ایمبولینس لے کر نکل گيا ، شاہدرہ کے ایک اسپتال جاکر کہا کہ اس کا خون لے لیں، عملے نے حالت دیکھ کر پکڑ لیا اور بعد میں مینٹل اسپتال انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ لاہور کی خاموش رات ابھی ختم بھی نہ ہوئی تھی کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے احاطے میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو چونکا دیا۔ گویا یہ کیس فلم کا سین تھا۔ گھڑی نے جیسے ہی چار بجائے، ایک مریض ریحان الحق اچانک اسپتال کے بلڈ بینک کی ایمبولینس پر قابض ہو گیا۔ چار سال سے زیر علاج مریض ریحان الحق نے ایمبولینس اسٹارٹ کی اور سکیورٹی گارڈز کو چکمہ دے کر اسپتال کی فصیلوں کو پیچھے چھوڑ گیا۔ لاہور کی مصروف شاہراہوں پر ایمبولینس کے سائرن کی گونج کے ساتھ ریحان الحق کی یہ غیر معمولی دوڑ تقریباً 15 کلومیٹر دور شاہدرہ اسپتال پہنچ کر ختم ہوئی۔ وہاں موجود عملے نے جب اس کی حرکات کو مشکوک پایا تو اسے روک جس پر ریحان فوراً بولا، "میرا خون لے لو"۔ پولیس کو اطلاع ملی تو فوری طور پر ریحان کو ایمبولینس سمیت واپس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ پہنچا دیا۔ اس دوران ریحان الحق پولیس اہلکاروں کے ساتھ معصومانہ انداز میں تصاویر بھی بنواتا رہا۔ اس واقعہ نے انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی، جسے 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اسپتال میں زیرِ علاج مریض ایمبولینس کی چابی تک کیسے پہنچا؟ اور سکیورٹی گارڈز کی موجودگی میں گاڑی اسپتال سے باہر کیسے نکل گئی؟ انتظامیہ کے مطابق یہ کوئی معمولی غفلت نہیں بلکہ ایک سنگین سوالیہ نشان ہے، جس کے جواب کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
تہران میں پاکستانی سفارتخانے ا
ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری کی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز "ارتش" واقع ہے جبکہ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 8 بجے دونوں علاقوں میں بھرپور بمباری کی گئی تاہم پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو تہران میں بیس کے قریب سفارتی عملے کے ساتھ معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ایک سینئر سفارتکار نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بمباری کی شدید آوازیں سنائی دیں اور عملہ دھماکوں کی آوازوں سے پریشان ضرور ہوا تاہم تمام اہلکار محفوظ ہیں اور عملہ خطرناک ماحول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔
عید پر دیا گیا وقفہ ختم ہوگیا
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نےکہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے ، عید پر دیا گیا وقفہ ختم ہوگیا، آپریشن اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام کارروائیاں مکمل احتیاط سے کیں ، کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا، ٹی ٹی پی اور افغان عناصر کے حملوں میں فوجی کارروائیوں کے بعد نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات غیر سفارتی اور مایوسی کے عکاس ہیں، بھارتی وزیر خارجہ کے متنازع بیان پر طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف تحمل، وقار اور ذمہ دارانہ سفارت کاری پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک پر حملوں سے متعلق دعوؤں میں فالس فلیگ آپریشنز کے امکان کو رَد نہیں کیا جاسکتا۔
توانائی بحران! پیٹرول
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے توانائی بحران کے دوران کم آمدن والے افراد کو پیٹرول سبسڈی کی تیاری شروع کر دی۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) نے پیٹرول سبسڈی دینے کیلئے ایپ تیار کرلی، جو فی الحال ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹو تھری ویلرز گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی تاہم دیگر صارفین تک عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ٹو تھری ویلرز کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مختص کیا جائے گا، موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے 12 ہزار پیٹرول پمپس پر سبسڈی کیلئے نوزلز مختص کی جائیں گی، ہر پیٹرول پمپ پر 2 موبائل فونز فراہم کیے جائیں گے اسی طرح ہر پیٹرول پمپ پر موبائل فونز ایپ کے ذریعے پیٹرول دیا جائے گا۔
پاکستان کےذریعے ایران سے
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے پاکستان کے ذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے ہیں۔ اسٹیو وٹکوف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے ساتھ مل کر 15 نکات پر مشتمل ایک ایکشن لسٹ پیش کی، 15 نکاتی ایکشن لسٹ امن معاہدے کے فریم ورک کی بنیاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 نکاتی ایکشن لسٹ کو پاکستان نے بطور ثالث آگے بڑھایا، 15 نکاتی ایکشن لسٹ بذریعہ پاکستان ایران تک پہنچائی گئی، پاکستان کےذریعے ایران سے مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے ہیں۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں ثالثی کردارپاکستان کی اہمیت اورعالمی سطح پراعتماد کاعکاس ہے۔
بلوچستان میں 27 مارچ کو
کوئٹہ: پاکستان ریلویز نے 27 مارچ کو بلوچستان میں ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ ریلوے حکام کے مطابق 27 مارچ کو ٹرین سروس فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے باعث معطل رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کر دیا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہے۔
بلوچستان میں ترقیاتی فنڈز کا
کوئٹہ: بلوچستان میں رواں مالی سال ترقیاتی فنڈز کا 44 فیصد خرچ کیا جاچکا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا 66 فیصد حصہ جاری کر دیا ہے جس میں سے 44 فیصد خرچ بھی کیا جا چکا ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 26-2025 کے لیے ترقیاتی مد میں مجموعی طور پر 337.8 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔
کراچی میں ہفتے اور اتوار کوگرج
کراچی: آج شہر کے شمالی اور مغربی علاقوں میں صبح سویرے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث آج چند مقامات پرگرج چمک اورتیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے پیش نظر بعض مقامات پر معتدل اورکہیں کہیں تیزبارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرج چمک کےبادل مضبوط ہونے پرہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہوسکتی ہے تاہم کل شہر میں بارش کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہفتہ اور اتوار کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
کے پی، پنجاب اور بلوچستان کے
خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، قلات اور نوشکی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلیں، باغات اور املاک شدید متاثر ہوئے جب کہ کوئٹہ چمن شاہراہ این 25 کے کئی مقامات پر ٹریفک متاثر ہے۔ اس کے علاوہ پاراچنار، کرک، جنوبی وزیرستان اور ہنگو سمیت کے پی کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارتِ مذہبی امور نے
اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا اور آخری پرواز 21 مئی کو اڑان بھرے گی۔ عازمینِ حج پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے اپنی پرواز کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں جب کہ حج پروازوں کی معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج آئندہ اعلانات کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔
پاکستان آنیوالی تمام غیر ملکی
کراچی: پاکستان آنے والی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو واپسی کا فیول ساتھ لانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے ایندھن پالیسی سے متعلق نوٹم جاری کردیا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق بدھ کے روز کراچی سے دوحہ کے لیے غیر ملکی ائیرلائنز کے طیارے کو ایندھن کے لیے مسقط میں اترنا پڑا۔ اضافی ایندھن لانے کی وجہ سے غیر ملکی ائیرلائنز مسافروں کا سامان اور کارگو چھوڑ رہی ہیں۔
لودھراں میں تیزگام ایکسپریس کی
لودھراں میں تیزگام ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے سے 25 افراد زخمی ہوگئے۔ تیزگام ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کا واقعہ پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے آدم واہن کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 17 مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 8 مسافر ڈی ایج کیو میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری جانب اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ تیزگام کو 5 بوگیوں کےساتھ کراچی روانہ کردیا گیا جبکہ ڈاون ٹریک پرکراچی جانے والی ٹرینوں کولودھراں اسٹیشن پر روک لیاگیاہے۔
کراچی میں آج فی الحال بارش کا
ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی انجم نذیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج فی الحال بارش کا امکان نہیں ہے۔ انجم نذیر نے جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔کراچی میں کل کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ انجم نذیر کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران 40 سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق 28 اور29 مارچ کو کراچی میں گرج چمک، تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 28 اور29 مارچ کو کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
ملک بھر میں آج سے 30 مارچ
آج سے 30 مارچ کے دوران ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیراثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ادھر نوشکی شہراورگرد و نواح میں موسلادھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ اس کے علاوہ کراچی میں آج ، کل ، 28 اور 29 مارچ کو بارش کاامکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے متوقع بارشوں کے پیش نظرتمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ کراچی کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آئندہ 7 روز فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لودھراں: تیزگام ٹرین حادثے
لودھراں میں تیز گام ٹرین کو حادثے کے 11 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال نہ کیے جاسکے۔ گزشتہ شب آدم واہن کے قریب تیزگام کی 4 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ تیز گام ٹرین کو حادثے کے 11 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال نہیں کیے جاسکے ہیں۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہےکہ ٹریک کو بحال کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم مزید 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں جب کہ کراچی ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس لودھراں اسٹیشن پر کھڑی ہیں۔ حکام کے مطابق مسافروں کوسرکٹ ہاؤس میں بھی ٹہرایا گیا جب کہ متاثرہ ٹرین کراچی روانہ کردی گئی ہے۔
پاکستان میں 64 فیصد ریاستی
اسلام آ باد: پاکستان میں64 فیصد ریاستی ملکیتی اداروں کا آڈٹ مکمل نہ ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق تقریباً 36 فیصد ریاستی ملکیتی اداروں نے آڈٹ مکمل کیا جبکہ بہت سے ادارے عبوری اعداد و شمار پرچل رہے ہیں، ریاستی ملکیتی اداروں میں اربوں روپے کے فیصلے اندازوں اور مفروضوں پر مبنی ہیں۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق تاخیر یا نامکمل آڈٹ سے حکومت کو مالیاتی مسائل کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جو اداروں کی نجکاری میں بھی رکاوٹ بن گئی ہے۔
ملک میں تیل اورگیس کے
پیٹرولیم سے متعلق کابینہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک میں تیل اورگیس کے ذخائرتسلی بخش سطح پرموجود ہیں۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت پیٹرولیم سے متعلق کابینہ کمیٹی اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا جائزہ لیاگیا۔ کابینہ کمیٹی اجلاس میں عالمی مارکیٹ صورتحال پربھی غورکیاگیا اور اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں تیل اورگیس کے ذخائرتسلی بخش سطح پرموجود ہیں اوردرآمدی انتظامات اور مقامی پیداوارسےسپلائی مستحکم ہیں۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کا نظام معمول کےمطابق جاری ہے، مارچ اور اپریل کےلیےپٹرول کارگو کی بڑی مقدارپہلےہی محفوظ ہے جبکہ ملک میں ریفائنریز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ کابینہ کمیٹی نے ریفائنریز کی پیداوار برقرار رکھنےکی ہدایت کی۔ اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اتارچڑھاؤکاتفصیلی جائزہ لیاگیا اور بریفنگ میں بتایاگیا کہ حکومت عالمی اورمقامی قیمتوں کے فرق کا مسلسل جائزہ لےرہی ہے، جی ٹو جی معاہدوں کے ذریعے توانائی سپلائی مزید مستحکم بنانےکی کوششیں کی جا رہی ہیں، مختلف ممالک سے تیل کی درآمد کیلئے متنوع حکمت عملی اپنائی گئی۔ وزیر خزانہ نے متعلقہ اداروں کو صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی اور کہاکہ ملک میں پیٹرولیم کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
معرکہ حق میں پاکستان نے
جدہ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھر پور عسکری طاقت سےسرحدوں کی حفاظت کررہےہیں۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں یومِ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرائے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھرپور عسکری حکمت عملی کے ساتھ ملکی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں اور ہر دشمن کے دانت کھٹے کر رہے ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں جو قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں اڑان پاکستان کے ایجنڈے پر دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ سمندر پار پاکستانی اپنا حق ادا کررہے ہیں۔
ایران جنگ: وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ
وائٹ ہاؤس نے ایران جنگ کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت کی تصدیق کر دی۔ مغربی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا وِٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کے ممکنہ دورہِ اسلام آباد کے بارے میں سوال کے جواب میں ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے اور امریکا اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔ کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا بدلتے ہوئے حالات میں میٹنگز کے بارے میں قیاس آرائی کو اُس وقت تک حتمی نہیں سمجھنا چاہیے جب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے پاکستان کے ذریعے 15 نکات ایران کو پہنچا دیے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیاتھا۔ گزشتہ روز مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں ایران کے ہونے والے مذاکرات کی نمائندگی کریں گے۔ دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا اگر فریقین راضی ہیں تو پاکستان ثالثی کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس دوران خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امن و استحکام سے متعلق امور اور جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی سلامتی اور خودمختاری پر حملوں کی مذمت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اور مضبوطی سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
پاکستان مشرق وسطیٰ میں
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ پاکستان جاری بحران کے خاتمےکے لیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے اور دنیا بھرمیں امن واستحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمےکے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور تنازع کے جامع تصفیے اور بامعنی مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشیئرکردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے صدر عباس عراقچی اور امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف کو ٹیگ کیا تھا۔ خیال رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کا تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیاتھا۔ گزشتہ روز مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں ایران کے ہونے والے مذاکرات کی نمائندگی کریں گے۔ دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا اگر فریقین راضی ہیں تو پاکستان ثالثی کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
شہباز شریف اور عاصم منیر
اسلام آباد: ایک قابلِ ذکر سفارتی اور اسٹرٹیجک پیشرفت کے طور پر پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، اور کسی وقت میں تنہائی کا شکار سمجھا جانے والا یہ ملک اب علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ایک کلیدی کردار کے حامل فریق بن کر سامنے آ رہا ہے۔ چند برس قبل، پاکستان کو سفارتی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ تنہائی کا بھی سامنا تھا۔ آج اسی پاکستان کا نام دنیا کے انتہائی نازک اور وسیع اثرات کے حامل اس تنازع میں ممکنہ ثالث کے طور پر زیرِ بحث آ رہا ہے، جس کے اثرات سے دنیا کا تقریباً ہر فرد سامنا کر رہا ہے۔ جس وقت ایران جنگ کے اثرات سے پوری دنیا متاثر تھی اور اس کے فوری خاتمے کی کوئی امید نظر نہیں تھی، اس وقت پاکستان پیر کے روز عالمی خبروں کی زینت بنا، جب بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے ذرائع کے حوالے سے یہ خبر جاری کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار پاکستان ادا کر رہا ہے۔ یہ تبدیلی محض اتفاق نہیں بلکہ ایک منظم حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے، جس میں سفارتی روابط کے فروغ اور سول و عسکری ہم آہنگی کو یکجا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان مضبوط تعلق اس کوشش کا مرکزی عنصر ہے، جس میں سیاسی قیادت اور ادارہ جاتی قوت کا امتزاج نمایاں ہے۔ منگل کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیشکش کی کہ اسلام آباد کو امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کیلئے ممکنہ مقام کے طور پر دیکھا جائے۔ یہ اقدام امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ پاکستان بامعنی اور حتمی مذاکرات کیلئے سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار اور اس پر فخر محسوس کرتا ہے۔ اس بیان کے ساتھ انہوں نے بڑھتی عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران پاکستان کو ایک معتبر اور غیر جانبدار ثالث کے طور پر پیش کیا۔ اس کے فوراً بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف کی اس پوسٹ کو ایکس پر دوبارہ شیئر کیا، جسے ایک محتاط تائید کے طور پر دیکھا گیا اور اس سے یہ امید پیدا ہوئی کہ جنگ کا خاتمہ جلد ممکن ہو سکتا ہے۔ یہ تمام پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ پسِ پردہ سفارت کاری کے ذریعے واشنگٹن اور تہران کے درمیان پیغام رسانی میں پاکستان ایک خاموش لیکن اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر جیسے ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اسلام آباد کے بڑھتے سفارتی اثر و رسوخ کی غمازی کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم، آرمی چیف اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، جو نائب وزیرِ اعظم بھی ہیں، متعلقہ عالمی فریقین سے مسلسل رابطوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ اس سفارتی بحالی کے پس منظر میں سول و عسکری سطح پر غیر معمولی ہم آہنگی کارفرما ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق خلیجی بحران کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان مسلسل اور فوری رابطہ برقرار رہا، جیسا کہ گزشتہ سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران دیکھنے میں آیا تھا۔ یہ یکجہتی فیصلہ کن ثابت ہو رہی ہے، جیسا کہ بھارت کے ساتھ تصادم کے وقت ہوا تھا۔ علاقائی کشیدگی سے نمٹنے میں پاکستان کے طرزِ عمل کو بین الاقوامی سطح پر اس کی برداشت اور وضاحت کے باعث سراہا گیا۔ پاکستان نہ صرف کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے میں کامیاب رہا بلکہ اس نے خود کو ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر بھی پیش کیا جو مذاکرات کی حامی ہے، جسے دنیا کے بعض بااثر دارالحکومتوں، خصوصاً واشنگٹن، نے سراہا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ حالیہ عرصے کے سنگین ترین تنازعات میں سے ایک ہے، جس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں پاکستان کا کردار اپنی روایتی حدود سے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ چاہے جنوبی ایشیا ہو یا مشرقِ وسطیٰ، اسلام آباد کو اب ایک خاموش تماشائی کے بجائے ایک پل کا کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اور آج استحکام کی متلاشی دنیا میں پاکستان عالمی اسٹیج پر ایک بار پھر نمایاں ہو کر بین الاقوامی برادری کیلئے امید کی علامت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔
ایران پاکستان آنیوالے بحری
ایران تیل لے کر پاکستان آنے والے تین بحری جہازوں کو اجازت دینے پر راضی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تین بحری جہاز کویت سے تیل لے کر پاکستان پہنچیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحران تیل سے آگے بڑھ کر عالمی سپلائی چین کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کا جھٹکا پہلا مرحلہ ہے، اصل بحران ابھی سامنے آنا ہے۔
سیالکوٹ: تیز رفتار کار کھڑی
سیالکوٹ میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کےمطابق حادثہ سیالکوٹ کے علاقے پسرور روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں کار سوار 5 افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
سید طحہٰ کے الیکٹرک کے
کراچی: سید طحہٰ کو کے الیکٹرک کا نیا سی ای او تعینات کر دیا گیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سید طحہٰ پی ایس او میں بطور ایم ڈی اور سی ای او خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سید طحہٰ کےالیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل مونس علوی بطور سی ای او کے الیکٹرک خدمات انجام دے رہے تھے تاہم خاتون کی جانب سے ہراسانی کے الزام کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پاکستان 2025 میں دنیا
پاکستان 2025 میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک قرار دیا گیا ہے۔ سوئس کمپنی آئی کیو ائیر کی جانب سے سالانہ عالمی سروے پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ دنیا میں محض 13 ممالک ایسے ہیں جہاں کا فضائی معیار عالمی ادارہ صحت کے طے شدہ بین الاقوامی فضائی معیار کے مطابق ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدترین ہوتی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں پاکستان کا فضائی معیار دنیا میں بدترین رہا جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز یا پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے ننھے پی ایم 2.5 کی سطح عالمی معیار سے 13 گنا زیادہ رہی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضا میں پی ایم 2.5 کی فی کیوبک میٹر مقدار زیادہ سے زیادہ 5 مائیکرو گرام ہونی چاہیے۔ بنگلا دیش اور تاجکستان اس فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر آلودہ ترین ممالک قرار پائے۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، آئس لینڈ اور ایسٹونیا ایسے ممالک تھے جو گاڑیوں، ٹرکوں اور صنعتی سرگرمیوں کے دوران خارج ہونے والے ننھے ذرات کو محدود رکھنے میں کامیاب رہے اور فضائی معیار کے لحاظ سے صاف ترین ممالک قرار پائے۔ اس رپورٹ کے لیے دنیا کے 9500 شہروں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور دریافت ہوا کہ محض 14 فیصد شہر ایسے ہیں جہاں فضا میں پی ایم 2.5 کی سطح عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیار کے مطابق ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دنیا کے 25 آلودہ ترین شہر بھارت، پاکستان اور چین میں موجود ہیں۔ ورلڈ ایئرکوالٹی رپورٹ میں بھارت کا شہر لونی دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا جبکہ کا صاف ترین شہر جنوبی افریقی شہر Nieuwoudtville کو قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا کہ یورپ اورکینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے عالمی آلودگی کی شرح میں مزید اضافہ کیا۔ آئی کیو ائیر کے چیف ایگزیکٹو فرینک ہیمس نے کہا کہ مستقبل کی نسل کا انحصار فضائی معیار پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی سے جسمانی مشقت کی صلاحیت گھٹ جاتی ہے جبکہ مختلف امراض کے پھیلاؤ سے طبی نظام پر بوجھ بڑھتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی جانے کی ہدایت کردی۔ آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب اور دیگر وزرا نے ملاقات کی جس دوران امن وامان اور معاشی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ معاشی پالیسیوں میں عوامی ریلیف کو ترجیح دی جائے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ کو کم سے کم رکھا جائے تاکہ عام آدمی کو سہولت فراہم کی جاسکے۔
ایران امریکا کشیدگی:
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ جیونیوز نے ترجمان دفترخارجہ سے سوال کیا کہ کیا ایران امریکا مذاکرات پاکستان میں ہو رہے ہیں؟ اس سوال پر ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جواب دیا کہ اگرفریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرانی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بھی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اگر فریقین رضامند ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی مذاکراتی عمل جاری نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ رواں ہفتے کے اختتام پر ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکاتی معاہدہ طے پایا ہے۔ یاد رہےکہ اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ہفتے کے آخر میں امریکا اور ایران کے اعلیٰ حکام کی میٹنگ اسلام آباد میں ہوسکتی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بات چیت اس مرحلے تک پہنچ رہی ہے کہ اس ہفتے پاکستان کے شہر اسلام آباد میں اعلیٰ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان ایک ممکنہ ملاقات ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی اخبار نے بھی لکھاکہ پاکستان خود کو ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق سینئر پاکستانی حکام ایرانی عہدے داروں اور امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیراڈ کشنر کے درمیان بیک چینلز رابطے کروا رہے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد کاروبار کے پہلے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 100 انڈیکس 4449 پوائنٹس اضافے سے 157190 پر کھلا اور اس وقت انڈیکس 2005 پوائنٹس کے اضافے سے 154745 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر پانچ دن حملہ موخر کرنے کے اعلان کے باعث یورپ اورامریکا کےبعد ایشیائی کیپیٹل مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جاپان کا نکئی 0.75 فیصد جبکہ کورین کاسپی ڈھائی فیصد مثبت ہے، شنگھائی اسٹاک ایک فیصد اور بھارتی نفٹی ففٹی سوا فیصد مثبت ہے۔
پنجاب: تعلیمی اداروں میں
لاہور: خیلیجی ممالک کی جنگ کے باعث ملک میں جاری توانائی بحران کے معاملے پر پنجاب حکومت نے صوبے میں اہم فیصلوں کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب نے صوبائی حکومت کو نئی سفارشات بھجوا دی ہیں جس میں وفاق کی طرز پر فیول راشننگ کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 15اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی سفارش بھی کی گئی ہے اور اسکولوں میں ہائبرڈ نظام تعلیم پر غور کرنے کی سفارش بھی شامل ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کی تجویز ہے، مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی اداروں کے لیے ورک فرام ہوم کے لیے سخت ہدایات کی سفارشات بھی تجاویز میں شامل ہیں جبکہ غیر ضروری تقریبات پر مکمل پابندی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت سے میٹرو اور بس سروس بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے جبکہ رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے کی سفارش کی گئی ہے اور مارکیٹ اوقات کار کو مزید محدود کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں زبردستی
دنیامشرق وسطیٰ میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے: روسی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے: روسی وزیر خارجہ امریکا تیل کے لیے وینزویلا اور ایران میں دلچسپی رکھتا ہے: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف / فائل فوٹو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے۔ اپنے ایک بیان میں سرگئی لاروف نے ایران پر امریکی حملوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا طاقت کے قانون کی طرف واپس جا رہی ہے،کمزور ممالک کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں زبردستی معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے، امریکا صرف اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا تیل کے لیے وینزویلا اور ایران میں دلچسپی رکھتا ہے، یورپ کو سستی توانائی سے محروم کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ تمام عمرہ ویزا ہولڈرز 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑ دیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ زائرین ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل وطن واپس روانہ ہو جائیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی
مشرقِ وسطی کی صورتحال کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی ہے، برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت بھی 113 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین کی لیوی میں 200 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ہائی اکٹین پر لیوی 300 روپے ہو گئی ہے۔
سپارکو نے اسپیس فار کلائمیٹ
سپارکو نے اسپیس فار کلائمیٹ اقدام کا آغاز کردیا جو خلائی ٹیکنالوجی سےموسمیاتی مزاحمت مضبوط بنانےکاعزم ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس اقدام کا مرکز جیو اےآئی پر مبنی کلائمیٹ آبزرویٹری ہے جو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر قائم کیاگیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم سیٹلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تجزیات اورماڈلنگ کویکجا کرکےقابلِ عمل معلومات فراہم کرتاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ پلیٹ فارم فضائی آلودگی، ایرو سولز، سلفر آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ اورگرین ہاؤس گیسزکی نگرانی کرتاہے جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین، جنگلات، گلیشیئرز، ساحلی نظام، دریاؤں اور زمین کے استعمال پرنظررکھتاہے۔ یہ نظام سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز، سمندری سطح میں اضافہ اور گلیشیئرپھٹنے جیسے خطرات کو مانیٹرکرتاہے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ خلائی اور زمینی ڈیٹا کے امتزاج سے پالیسی سازوں، محققین اور عوام کو مؤثر رہنمائی فراہم کی جاتی ہے، اسپیس فار کلائمیٹ اقدام شواہد پر مبنی پالیسی سازی اورپائیدارترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا جبکہ یہ اقدام عالمی کوششوں کےمطابق پاکستان کے موسمیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرےگا۔
لاہور: آوارہ کتےکےکاٹنے
لاہور کے علاقے قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ آوارہ کتےکےکاٹنے سے8 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطا بق بچی مہرباہرگلی میں کھیل رہی تھی کہ آوارہ کتےنےحملہ کردیا۔
آج کوئٹہ سے اندرون
آج کوئٹہ سے اندرون ملک جانے کیلئے ٹرین سروس معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق آ ج کوئٹہ سے پشاور کےلیےجعفرایکسپریس روانہ نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ پشاور سےکوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد سے منسوخ کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام نے مزید کہا کہ مسافروں کو پورا کرایہ واپس کردیا جائےگا،کوئٹہ سےٹرین سروس ناگزیروجوہات کی بنا پر آج ایک دن کےلیے معطل کی گئی ہے۔
صدر اور وزیر اعظم کا یوم پاکستان
ملک بھر میں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہاہے، دن کا آغاز پر توپوں کی سلامی سے ہوا، وقار اور احترام کے ساتھ پرچم کشائی کی سادہ تقریبات ہوں گی۔ صدر آصف علی زرداری نے یوم پاکستان پر قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی کے دن 1940 میں برصغیر کے مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کی۔ علیحدہ وطن کے قیام کا نظریہ پیش کیا جہاں اسلامی اقدارکے مطابق آزادانہ طور پر زندگی گزار سکیں۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اتحاد سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا 1947 میں قیام پاکستان کے وقت ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا، ہم نے باہمی تعاون سے مشکلات پر قابو پایا، ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنایا، جوہری صلاحیت حاصل کی، دہشت گردی کے خلاف طویل اور کامیاب غیرروایتی جنگ لڑی، معرکہ حق میں دشمن کی جارحیت کا بے خوف ہو کر مقابلہ کیا، دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔ وزیراعظم کا یوم پاکستان پرپیغام وزیراعظم نے بھی یوم پاکستان پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے 23 مارچ کے دن کو جنوبی ایشیا کی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا 86 سال قبل برصغیرکی مسلم قیادت آزاد وطن کی بنیاد رکھنےکیلئے متحد ہوئی، ایسی ریاست کا تصورپیش کیاگیا جہاں مسلمانوں کےآئینی وسیاسی حقوق کو تخفظ حاصل ہو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، یوم پاکستان پر پیغام میں کہا پاکستان بطور ذمہ دار ریاست متوازن اورفعال سفارت کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم نے کہا چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت کوپائیدارترقی کی راہ پرڈال دیا ہے، مثبت اقتصادی اعشاریے درست سمت کا ثبوت ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیانِ المرصوص میں مسلح افواج نے دشمن کودندان شکن جواب دیا، 26فروری2026 کوطالبان غاصب ٹولے کی بلااشتعال جارحیت کا جواب آپریشن غضبِ للحق سے دیا گیا ۔افواجِ پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر افسران اور دلیر جوانوں کوبھی سلام ہے ۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ مسلح افواج کی یوم پاکستان پر قوم کومبارکباد یوم پاکستان کی 86 ویں سالگرہ پرمسلح افواج نے قوم کومبارکباد پیش کی ہے، آئی ایس پی آر نے فیلڈمارشل عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اورا ئیر چیف ظہیربابر کا پیغام جاری کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 23 مارچ ایمان، امید اور استقامت سے بھرپور قومی عزم کی بہترین عکاسی کرتاہے۔ پاکستان جمہوریت کےسائے تلےمسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک کودرپیش دہشتگردی اورانتہاپسندی کےخلاف جنگ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن کے خلاف متحد اور ثابت قدم ہیں، مسلح افواج ہرقسم کی جارحیت دہشتگردی کےخلاف ہمہ وقت تیار ہیں۔ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پراستحکام کیلئےکرداراداکررہا ہے۔
ہائی آکٹین فیول پرلیوی 100
کاروبارہائی آکٹین فیول پرلیوی 100 روپے سے بڑھاکر 300 روپے فی لیٹرکردی گئی ہائی آکٹین فیول پرلیوی 100 روپے سے بڑھاکر 300 روپے فی لیٹرکردی گئی فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہائی آکٹین فیول پر پٹرولیم لیوی 200 روپے فی لیٹربڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایچ او بی سی پرلیوی 305 روپے37 پیسے فی لیٹرہوگئی، پہلےایچ اوبی سی پرلیوی 105 روپے 37 پیسے فی لیٹرتھی۔ ملک میں ایچ او بی سی کی نئی قیمت 535 روپےہوگئی۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں اور صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ریگولر پیٹرول پرانی قیمت پر ہی ملے گا اور اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق فیصلے سے حکومت کو ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی جس سے عوام کو ریلیف دیاجائے گا۔
علاقائی کشیدگی اور جنگی
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرا اسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے وسائل لامحدود نہیں ہیں، اپریل تک سپلائی صورتحال بہتر رہنے کی امید ہے۔ انہوں نے محدود وسائل کے باعث پائیدار اور دیرپا حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کیا، عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈیمانڈ منیجمنٹ اور توانائی بچت اقدامات پر غور کیا جارہا ہے، مستحق طبقات کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف پیکیج تیار کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عوام اور بزنس کمیونٹی کو تجاویز بھیجنے کی دعوت دیتے ہیں۔
عمران خان کا پمز اسپتال
پمزکے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیدیا۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پمز اسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل کر لیا گیا، پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو انکی رضامندی سے پمز اسپتال لایا گیا جہاں انہیں تیسرا اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگایا گیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن انکی رضامندی سے لگایا گیا، آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا، معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو تسلی بخش قراردے دیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن لگانے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ یاد رہے کہ بانی کو 24 فروری کو بھی اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں آنکھوں کے معائنے کے بعد انہیں انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا تھا کہ ڈوز دینے سے قبل کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جس کے نتائج نارمل آئے۔ اسپتال میں قیام،پروسیجرکےدوران اوربعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔
سعودی وزارت حج نے
سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ تمام عمرہ ویزا ہولڈر 18 اپریل تک مملکت سے چلے جائیں۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ زائرین ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل وطن روانہ ہو جائیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قید و جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سعودیہ، امارات، ترکیہ سمیت کئی ممالک
سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ شاہ سلمان نے عالمی امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، اور امت مسلمہ کیلئے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔
فیفا ویمن سیریز کیلئے پاکستان
فیفا ویمن سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا عبوری اسکواڈ فائنل کرلیا گیا۔ پاکستان ویمن ٹیم کی مینجمنٹ نے آئندہ ماہ ہونیوالے ایونٹ کے لئے 23 پلیئر فائنل کیے ہیں، قومی ویمن ٹیم میں مقامی اور اوور سیز پلیئر شامل ہیں۔ اسکواڈ میں دو نئے نام، ملائکہ دادا بھائی اور زیبا اسحق، پہلی بار پاکستان ویمن ٹیم میں شامل کی گئی ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں کی حتمی ٹیم میں شمولیت ان کے دستاویزات کلیئر ہونے سے مشروط ہے تاہم زیبا اسحق اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ انڈر 21 گرلز ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ پاکستان ویمن ٹیم کے گول کیپرز میں زایانا جیوراج ، نیشا اشرف اور آرزو ہزارا شامل ہیں، ڈیفنس میں اسرا خان، انایا احمد، انمول حرا، کائلہ صدیقی اور ماریہ خان کو منتخب کیا گیا ہے، نزالیہ صدیقی، کاریسا جیوراج، عالیہ صادق اور سوہا ہیرانی بھی ڈیفنس لائن کا حصہ ہیں۔ مڈ فیلڈرز رامن فرید، لیلی بنارس، ثنا مہدی، زہمینہ ملک اور ملائکہ دادا بھائی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ فارورڈز میں مریم محمود، اقصیٰ مشتاق، ایمن تاج، نادیہ خان، مریم زہری اور ازوا چوہدری شامل ہیں۔ فیفا ویمن سیریز آئندہ ماہ آئیوری کوسٹ میں کھیلی جائے گی، 9 سے 16 اپریل تک ہونے والے ایونٹ میں پاکستان ٹیم آئیوری کوسٹ، موریتانیہ اور ٹرکس و کیکوس جزائر سے مقابلہ کرے گی۔
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں دھوپ اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے31 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ حکام محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے، جبکہ شہر میں ہوا اس وقت ساکن ہے۔
کراچی: بارش میں کرنٹ لگنے
کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ لگ کر باپ بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کو متوفین کے ورثا کو 5 کروڑ 6 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں کے الیکڑک کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کے الیکٹرک ہرجانے کی رقم 30 دن میں عدالتی ناظر کے پاس جمع کرائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ناظر ہرجانے کی رقم متوفین کے ورثا کو ادا کرے اور عدالت کو آگاہ کرے
ملک میں شوال کا چاند نظر
سلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان میں کہیں بھی شوال چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے کل بروز جمعہ 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 21 مارچ ہفتے کو منائی جائےگی۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اسلام آباد کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں کہیں بھی ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 2026 ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائےگی۔ خیال رہےکہ زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کو 6 شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔ زونل کمیٹی کے مطابق 5 شہادتیں ٹیلفون کے ذریعے موصول ہوئیں، ایک گواہ خود چل کر زونل کمیٹی کے پاس پہنچا۔ شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا بھیج دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی، چاند دیکھنے کی جتنی شہادتیں ملیں ان کی شرعی حیثیت نہیں۔ اس کے علاوہ ملک کی کسی بھی زونل کمیٹی کو چاند دیکھے جانے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ دوسری جانب چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا محمد طیب قریشی نےکہا ہےکہ روزہ اورعید کے اعلان کا اختیار صرف حکومت کی رویت ہلال کمیٹی کا ہے۔ مولانا طیب قریشی کا کہنا ہےکہ پاکستان سمیت پورے برصغیر میں کہیں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، خیبرپختونخوا کے عوام سے اپیل ہےکہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، نام نہاد کمیٹیوں کے اعلان پر اپنا روزہ برباد نہ کریں۔
افغان طالبان کا آپریشن
پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کا آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کا د عویٰ مضحکہ خیز قرار دیدیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، افغان رجیم کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ وزارت اطلاعات نے بتایاکہ پروپیگنڈے کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کا جواز پیداکرنا ہے، پروپیگنڈا شاید طالبان رجیم کے اندر موجود مخالفین کی طرف سے بھی شروع کیا جاسکتا ہے، وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان واضح کرچکا ہےکہ کسی بھی کارروائی پرعارضی وقفہ ختم ہوجائےگا اور دہشت گردکارروائیوں، سرحدپار سےحملوں کا پوری طاقت سے جواب دیا جائےگا۔ یاد رہے کہ عید الفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ سعودی عرب ، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں روکی گئیں، آپریشن 24مارچ کی درمیانی رات تک رکا رہےگا۔
ملک بھر میں بوہری برادری آج
ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے علاقے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمازِ عید ادا کی۔ اس کے علاوہ پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جس میں ملک و قوم کی بقا، سالمیت، امن و امان کیلئے دعائیں کی گئیں، بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ نمازِ عید کے اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
لاہور؛گھریلو ناچاقی پر باپ کی
لاہور میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو قتل کردیا،ملزم نے گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹی زخمی ہوئیں،جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا،ملزم نے اہلخانہ پر فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر پاکستان، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ایک اہم مشاورتی ملاقات کی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کی، جنہوں نے خطے میں ہم آہنگی کے فروغ اور سفارتی تعاون کے استحکام پر زور دیا۔
بہاولپور سے کراچی جانے والی کوچ
مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن سہتو سٹاپ پر بہاولپور پنجاب سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور موٹروے پولیس کی نفری جائے حادثہ پہنچ گئی، جوکہ امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو مٹیاری ہسپتال، حیدر آباد سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت ساجد علی، جہانگیر، محمد رفیق اور محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات پر بازاروں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چاند رات کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے بس سٹینڈز، ویگن اڈوں، تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے چاند رات پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ خواتین اور بچوں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے ویمن پولیس سکواڈ کی خصوصی گشت بھی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ہراسانی کے واقعات کی روک تھام ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی
اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا چیک اپ کیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تشکیل دیےگئے پانچ رکنی ڈاکٹرز کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ کیا۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے دوران ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں، دو گھنٹے طویل چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق پانچ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا مکمل طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز کے ساتھ طبی عملہ بھی موجود تھا اور جدید آلات سے لیس ایک سرکاری ایمبولینس بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ میڈیکل ٹیم میں ماہرین امراض چشم پروفیسر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف خان، پروفیسر الطاف حسین، پروفیسر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف شامل تھے۔ ماہر ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک کیا۔ اسے قبل دو مرتبہ پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا ٹریٹمنٹ ہوا ہے، ماہرین کے مطابق اب ان کو تیسرا انجیکشن بھی لگنا ہے، لہٰذا تیسرا انجیکشن لگانے سے قبل ڈاکٹرز انکی آنکھ میں پیش رفت کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔ میڈیکل ٹیم چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے عدالتی حکم پر تشکیل دی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر حال ہی میں کمشنر اسلام آباد کو حکم دیا تھا کہ وہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کی ٹریٹمنٹ کا بندوبست کرے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ میں کس حد تک بہتری آئی ہے، میڈیکل بورڈ اس حوالے سے اپنی رپورٹ چیف کمشنر اسلام آباد کو پیش کرےگا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے ان کے بچوں کی فون پر بات عیدکے روز کرادی جائےگی ۔ عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ نائیکوپ کارڈز پر پاکستان آنےکے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو پاکستان میں قیام کے دوران یہاں کےقوانین پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔
کراچی کے مختلف علاقوں
کراچی میں بارش کو کئی گھنٹےگزر گئے مگر شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی۔ سائٹ ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد، لائنز ایریا، ماڑی پور روڈ، مچھر کالونی، گلشن معمار، نیو کراچی، سرجانی، قائدآباد، لانڈھی، ملیر اور کورنگی کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بارش کے بعد کیماڑی کے بیشتر علاقے، کلفٹن بلاک 5، اسکیم 33، ملیر کینٹ، گلستان جوہر بلاک 41 اے، ٹیپو سلطان اور کراچی ریونیو سوسائٹی میں بھی بجلی معطل ہے، شہر میں بجلی بندش کے باعث شہریوں کو سحری کے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان کے الیکٹرک نےکہا کہ 2100 میں سے 560 فیڈرزپربجلی کی فراہمی معطل ہے ، بحالی کا کام جاری ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ تیز ہواؤں اور موسلادھاربارش کے بعد بجلی بند ہوئی تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ بجلی کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا۔ دوسری جانب حیدرآباد میں بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، 400 فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ مکلی، ٹھٹہ اور گردونواح میں گردآلود طوفان اور ہلکی بارش ہوئی ہے جبکہ سیہون، بھان، سیدآباد اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ عمرکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی و تیز بارش ہوئی ہے جس کے بعد بجلی معطل ہوگئی۔ بارش اور تیز ہوا کے سبب گندم اور اسپغول کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔
پاکستان میں عید کا چاند
پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ عید کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کے جائزے کے بعد عیدالفطر کےچاند نظر آنے یا نہ آنےکا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جہاں عید جمعہ کو منائی جائے گی تاہم افغانستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے
کراچی میں آج بھی تیز بارش
کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آج دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے، بادل اس وقت سمندر میں موجود ہیں جو شہر کی جانب بڑھ سکتے ہیں، آج تیز بارش کے ایک سے دو اسپیل آسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار کل کے مقابلے میں کم رہے گی اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں بل بورڈز گرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں، انتظامیہ کو تیز ہواؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا کہ عید کے پہلے دن بھی ہلکی بارش کی توقع ہے جب کہ 24 سے27 مارچ کےدوران بھی مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سمیت سندھ میں بارش کا سبب بن سکتاہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شہر میں کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، ایف بی ایریا، صدر اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہو ئی۔کینٹ، ریلوے کالونی، دہلی کالونی، گلشن اقبال، گلشن جمال اور گارڈن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل پر ہوا کی رفتار 90 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ماڑی پور میں ہوا کی رفتار 97 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
کراچی میں تیز آندھی کے
پاکستانکراچی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 19 ہوگئی، 60 افراد زخمی کراچی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 19 ہوگئی، 60 افراد زخمی فوٹو: اسکرین شاٹ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی، ایف بی ایریا، صدر اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہو ئی۔کینٹ، ریلوے کالونی، دہلی کالونی، گلشن اقبال، گلشن جمال اور گارڈن میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ آندھی کے ساتھ گرج چمک کا سلسلہ بھی جاری رہا جب کہ بارش شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش کے بعد معین آباد عالمگیر سوسائٹی، شادمان ٹاون 14 اے، گلشن اقبال کے مختلف علاقوں اور ڈیفنس فیز ٹو، ون، اختر کالونی، کشمیر کالونی اور نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شارع فیصل پر ہوا کی رفتار 90 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ماڑی پور میں ہوا کی رفتار 97 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے باعث درخت بھی گرگئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب تیز ہوا سے درخت گر گیا، 2افراد درخت کے نیچے پھنس گئی، محمد علی سوسائٹی میں ٹیپو سلطان روڈ پر بل بورڈ گرگیا۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب دیوار گرنے سے 13 افراد جاں بحق ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب دیوار گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق دیوار گرنے سے 3افراد زخمی ہوئے،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق دوسری منزل کی چھت پہلی منزل پر گری، یہ رہائشی عمارت نہیں، پولیس نفری موقعے پر پہنچ گئی ہے، سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، مزید افراد کے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد نشے کے عادی تھے، تمام افراد بارش کے باعث عمارت میں جمع ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار اور میئرکراچی مرتضیٰ وہاب مواچھ گوٹھ پہنچے ، وزیر داخلہ اور میئر کراچی نے ملبے تلے دبے افراد کو فوری نکالنے اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ادھر قائد آباد مجید کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی ہے۔ ملیرندی یارو گوٹھ کےقریب آسمانی بجلی گرنےسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی ساڑھےتین میں گھر کی چھت گرنے سےخاتون جاں بحق ہوگئی، کورنگی 5 نمبرمیں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات میں مزید بارش کا امکان نہیں تاہم آج دوپہر کے بعد بارش کا امکان رہےگا، تیزہوا اورگرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، عید کے پہلے دن ہلکی بارش کا امکان رہے گا،24 سے27 مارچ کےدوران بھی مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سمیت سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
مذہبی جذبات کو ملک
راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان میں تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مذہبی جذبات کو ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقعات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں اہل تشیع علما سے ملاقات کی جس میں انہوں نے قومی سلامتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ اتحاد، رواداری اورقومی یکجہتی کے فروغ میں علما کا کردار کلیدی ہے، غلط معلومات اورفرقہ وارانہ بیانیے کی روک تھام کے لیے علما اپنا کردار اداکریں۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، مذہبی جذبات کو ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں، پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا، دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانے جہاں کہیں بھی ہوئے نشانہ بنایا جائےگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علما کی جانب سے تشدد کی بھرپورمذمت کی گئی اورامن و استحکام کے لیے سکیورٹی اداروں کی حمایت کا اعلان بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن غضب للحق سے متعلق فیلڈمارشل نے دہشتگردوں کے مکمل خاتمےکا عزم بھی کیا۔
فاروق ستار کا وزیراعظم سے
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی پر وزیر اعظم سے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیے بغیر گورنرسندھ کو ہٹایاگیا،کوشش ہوگی آئندہ بھی گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کو ملے۔ امین الحق نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔ ادھر کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کامران ٹیسوری کو ہٹانےکے فیصلے پر نظرثانی کریں اور کامران ٹیسوری کو ان کے منصب پر دوبارہ بحال کریں۔
سونا چاندی اور نقدی کی زکوٰۃ
سوال:1.کیا سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ (impurity) اور پالش زکوٰۃ کے حساب میں کل وزن میں شامل کی جائے گی یا نہیں؟ 2. زکوٰۃ سونے کی خریداری قیمت (purchase value) پر واجب ہے یا فروخت/بازار قیمت (selling or resale value) پر؟جیسا کہ دوبارہ فروخت کی قیمت میں اصل یا خریداری کی قیمت کا 1/4 کٹوتی کر لی جاتی ہے۔ 3.کیا زکوٰۃ اس وقت فرض ہوتی ہے جب سونا 85 گرام تک پہنچ جائے، یا کوئی مختلف وزن کی حد مقرر ہے؟ 4.اگر خالص سونے کا کل وزن 85 گرام سے کم ہو لیکن نقد رقم موجود ہو جو زکوٰۃ کے قابل ہے، تو زکوٰۃ صرف نقد رقم پر واجب ہوگی یا دونوں پر ، یعنی کم وزن والا سونا اور نقد رقم دونوں پر؟ جواب:1. احکامِ زکوٰۃ میں سونے، چاندی کے زیورات کے وزن میں غالب کا اعتبار ہوتاہے، اگر زیورات میں سونا ، چاندی غالب ہو اور کھوٹ، پالش کم ہو تو پالش اور کھوٹ سونے اور چاندی کے وزن میں شمار ہوگا۔ 2. سونے کے زیورات یا خالص سونے کی زکوۃ کی ادائیگی میں قیمتِ فروخت معیار ہے،قیمتِ خرید نہیں، لہٰذا جب زکوٰۃ کی ادائیگی کا وقت ہو، اس وقت زیورات کی قیمتِ فروخت معلوم کرکے اسی حساب سے زکوٰۃ ادا کی جائے گی۔ 3. اگر ملکیت میں صرف سونا ہو اور اس کے علاوہ نقدی،چاندی،یا مالِ تجارت نہ ہو تو اس صورت میں ساڑھے سات تولہ (87.48گرام )سونا یا اس سے زیادہ ہو تو اس پر زکوۃ لازم ہوگی۔ 4. اگر سونے کے ساتھ ساتھ بنیادی ضرورت سے زائد نقدی یا چاندی یا مالِ تجارت میں سے بھی کچھ ملکیت میں ہو تو ساڑھے سات تولہ کا اعتبار نہیں، بلکہ ان مملوکہ اموال کی مجموعی مالیت اگر ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچ جائے تو زکوٰۃ واجب ہوگی، اور سال پورا ہونے پر زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہوگا، بشرطیکہ اتنا قرض ذمے میں نہ ہو جسے منہا کرنے کے بعد نصاب کے بقدر مالیت باقی نہ رہے۔ (فتاوی عالمگیری، کتاب الزکاۃ،الباب الثالث،ج:1،ص: 179، ط:دار الفکر)
کراچی: عید الفطر سے قبل
کمشنر کراچی نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والے رش، ٹریفک، پارکنگ مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ، ٹاؤن ایڈمنسٹریشن، ٹریفک اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مصروف بازاروں میں شکایات کے ازالے کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھکاریوں کو بحالی کے لیے این جی اوز کے سپرد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کمشنر آفس کی جانب سے گزشتہ ہفتے بتایا گیا تھا کہ جاری مہم میں گزشتہ 10 روز میں 144پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ
اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ سی پی پی اے نے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے درخواست میں بتایا گیا ہےکہ فروری میں 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 مارچ کو کرے گی اور نیپرا فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا
پاکستانی جہازوں کیلئے آبنائے
کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے نےکہا ہےکہ پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔ جیو نیوز کو انٹرویو میں کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے نےکہا کہ خام تیل یا گیس لانے والے جہاز حکومت ایران سے رابطہ کرکے آبنائے ہرمز سےگزر سکتےہیں۔ ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کئی دیگرممالک کےجہازوں کو بھی آبنائے ہرمز سےگزرنےکی اجازت ہے۔ ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل اور ان کےاتحادیوں کے لیے بند ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نےکہا کہ جارحیت میں ملوث ممالک کےعلاوہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارت کے لیےکھلی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ایران کے ساحل کے قریب رہ کر نکلنے والا تازہ ترین جہاز بن گیا ہے۔ امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستانی پرچم بردار جہاز "کراچی" اتوار کے روز ایرانی جزائر لارک اور قشم کے درمیان ایک تنگ راستے سے گزرا، جس کے بعد وہ ساحل کے ساتھ ساتھ خلیج عمان کی جانب بڑھا، پاکستان کی جانب رواں دواں بحری جہاز پر 8 کروڑ لیٹر سے زائد تیل ہے۔ پاکستانی ٹینکر ایرانی ساحل کے قریب سےگزر کر محفوظ راستےکی علامت بن گیا ہے، ایران کا غیر رسمی میرین ٹریفک کنٹرول نظام بھی سامنے آیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستانی ٹینکر کا آبنائے ہرمز سے گزرنا ایران کے منظور شدہ راستے کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے پتا چلتا ہےکہ جہازوں کو گزرنےکے لیے ایرانی منظوری لازمی ہے، بھارت اور ترکیے سمیت کئی ممالک نے ایران سے محفوظ راہ داری مانگ لی ہے، بیمہ کمپنیاں اور بینک ایرانی راستے پر بڑھتے خطرات سے پریشان ہیں
ڈی آئی خان: رہنما جے یو آئی
ڈی آئی خان: جے یو آئی(ف) کے رہنما مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 2 رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، حادثے میں 2 رضاکار جاں بحق اور 1 زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹروے سے نیچےگر گئی، مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسجد محمود حادثے میں محفوظ رہے۔
’طلبہ، نمازیوں کے قاتل
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر سخت ردعمل جاری کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسکول کے بچوں اور مساجد میں نمازیوں کے قاتل یقینی طور پر اسپتال میں داخل ہو کر مریضوں کو قتل کرنے اور پھر بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے پاکستان پر الزام لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ افغان طالبان رجیم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہے یا پاکستان کے ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، افغانستان میں دہشتگردوں یا افغان طالبان رجیم کے انفرا اسٹرکچر پر حملے کیے گئے، پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ افغان طالبان رجیم نے اسپتال پر حملے کا جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی جہاں ہم نے حملہ کیا وہاں ایمونیشن رکھا گیا تھا، وہاں دھماکے ہونا اس کا ثبوت ہے، آپریشن غضب للحق کے اہداف واضح ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں کامیاب فضائی حملے کیے، ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفرااسٹرکچر تباہ کیا۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ نے اس سے پہلے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز پر حملے میں چار سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کراچی: ایف آئی اےکی بینظیر
کراچی میں ایف آئی اے نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملیر اور کورنگی کے دفتر پرکارروائی کرتے ہوئے متعدد اہم ریکارڈ اور شواہد تحویل میں لے لیے۔ ترجمان ایف آئی اےکے مطابق کارروائی پروگرام میں مبینہ کرپشن سے متعلق کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران اہم ریکارڈ اور شواہد تحویل میں لیے، برآمد شدہ اشیاء میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دستاویزات شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق غیر قانونی کٹوتیوں سے متعلق چھپائی گئی شکایات بھی برآمد ہوئیں۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کچھ مستحقین کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس بھی تحویل میں لیے گئے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اےکے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہےکہ منظم گروہ مستحقین کا استحصال کر رہا تھا۔
کراچی: طارق روڈ پر واقع
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق رات گئے طارق روڈ پر قائم کپڑوں کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران دو فائر فائٹرز دھوئیں سے متاثر ہو کر بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ کے باعث بیسمنٹ میں قائم دو سے تین دکانیں متاثر ہوئیں، متاثرہ دکانیں کپڑوں کی تھیں ، چیف فائر آفیسر ہمایوں کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا تھا ۔ واقعے کے بعد مارکیٹ ایسوسی ایشن نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا جبکہ بے ہوش ہونے والے فائر فائٹرز سکندر اور بلال کے لیے الگ سے دو، دو لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
عید کے دنوں میں ملک کے
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے آج سے 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ این ڈی ایم اے نے ملک میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 25 مارچ تک اسلام آباد، پنجاب ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، جس پر صوبائی اور ضلعی ادارے الرٹ رہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ آج رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت 18 سے20 مارچ کےدوران پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ثرالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنےکا امکان ہے، شام اور رات کے اوقات میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور عید کے دنوں میں بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 2 روز مسلسل بارش سے موسم خوشگوار رہے گا اور آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش ہونے کا بھی امکان ہے، بارش کے بعد سے عید پر درجہ حرارت بھی کم رہےگا۔ 24 گھنٹوں میں کراچی کو موسم کیسا رہے گا؟ اسی طرح کراچی کے موسم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حکام محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد ہے اور جنوب مغرب سے ہوائیں 4 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
بلوچستان میں امن و استحکام
بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کوئٹہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وصوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن وامان، افغان مہاجرین کی واپسی، حوالہ ہنڈی، بھتہ خوری اور اسمگلنگ کے خاتمےسمیت امور پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت پہلےمرحلےمیں فیڈرل کانسٹیبلری کے 2 ونگز پر مشتمل تقریباً3000اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ بلوچستان میں ایف آئی اےکومزیدفعال بنانےاورخالی آسامیوں پر مقامی افرادکی بھرتی کافیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کی مانیٹرنگ موثر بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں ریاست کےخلاف سوشل میڈیا پربےبنیاد پروپیگنڈا میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیزکرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سےبلوچستان حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کارمیں اضافے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، بلوچستان کےحالات سے مکمل آگاہ ہیں، امن کے قیام کیلئےمعاونت کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوت اورعزم کےساتھ مقابلہ کررہےہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ صرف سکیورٹی فورسز نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے، روز اول واضح کرچکےکہ ریاست کی عملداری ہرصورت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوتی، بحالی امن کے لئے وفاقی حکومت کی معاونت کو سراہتے ہیں۔
ایندھن کی مارچ کی ضروریات
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے۔ وزیرخزانہ کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی نگرانی سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ کی ضروریات مکمل طور پر محفوظ کر لی گئی ہیں اور اپریل کیلئے بھی فراہمی یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ عالمی منڈی سے سپلائی کے مزید ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش ہے، گھبراہٹ میں خریداری یا غیرضروری ذخیرہ اندوزی کی کوئی ضرورت نہیں۔ دوسری جانب سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا ہےکہ 14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہو گی جس کے باعث اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس ضرورت پوری نہیں کر سکیں گے۔
متحدہ عرب امارات پر حملوں
متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔ امارتی حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنایا ، ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔ متحدہ عرب امارات میں حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے، حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جاچکے ہیں، ایک پاکستانی دبئی میں جبکہ 2 ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔
دریائے سندھ کے کنارے نہاتے
اندرون سندھ کے علاقے جامشورو میں دریائے سندھ کے کنارے نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹری کے قریب کاروکھو کچے میں بچے نہانے گئے تھے، بچوں کی نعشیں دریا سے نکال لی گئیں، بچوں کا تعلق پنہور برادری سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں میں 11 سالہ کشمیرہ، 10 سالہ ساجدہ، 13 سالہ اعجاز اور 9 سالہ قربان شامل ہیں۔ پولیس نے مرنے والے تمام بچوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کرائیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
پنجاب ایمرجنسی سروس کے ملازمین
سپریم کورٹ نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ملازمین کے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں سپریم کورٹ نے پنجاب سروس ٹربیونل کا حکم نامہ کالعدم قرار دیدیا اور حکومت کی اپیلیں منظور کر لیں۔ فیصلہ کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس کے ملازمین کی حیثیت پبلک سرونٹس کی ہے، ریسکیو 1122 کے ملازمین کے سروس معاملات میں پنجاب سروس ٹربیونل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں، محض ادارہ سرکاری محکمہ بننے سے ملازمین خود بخود سول سرونٹ نہیں بن جاتے۔
عید قریب آتے ہی مرغی کی قیمتوں
عید سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عید قریب آتےہی پشاورمیں مرغی کی قیمتوں کو بھی پرلگ گئے،ایک ہفتے کےدوران مرغی کی فی کلو قیمت میں 45 روپےکا اضافہ ہوگیا، پولٹری مارکیٹ میں زندہ مرغی کی قیمت405 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ اس کےعلاوہ بیشترسبزیوں میں 20 سے 30 روپےفی کلوتک اضافے کےساتھ فروخت جاری ہےجبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 روپے تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق امریکی خام تیل 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 99 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا،برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.5 فیصد اضافہ، 104 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔ امریکی اخبار کےمطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہےکہ توانائی کا بحران مزید بگڑنےکا امکان ہے،تیل کمپنیوں کےمطابق آبنائےہرمزکی بندش کےسبب توانائی بحران مزید شدید ہوسکتا ہے، آبنائےہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اورقیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔ واضح رہےکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے،جاپان نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی،
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سے قطر، بحرین، کویت کی آج بھی 47 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کی آج 213 پروازیں متوقع ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ سے مشرقِ وسطیٰ کی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 53 آپریشنل ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئر پورٹ سے 16 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 57 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد سے مشرقِ وسطیٰ کی 11 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 64 آپریشنل ہیں، جبکہ ملتان سے 5 اور فیصل آباد سے 2 پروازیں منسوخ ہیں اور 4 پروازیں متوقع ہیں۔ پشاور سے دوحہ اور شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ اور 10 متوقع ہیں، کوئٹہ سے دبئی کی 2 پروازیں منسوخ اور شارجہ کی 2 پروازیں آپریشنل ییں۔
سندھ حکومت اور میئر کراچی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی سے خوش ہوں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں صدر مملکت آصف زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل حالات میں بھی جتنا ممکن ہوسکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت اور میئر کی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم آگ لگانے والے نہیں بلکہ آگ بجھانے والوں میں سے ہیں، گل پلازا سانحے کا مقابلہ کرنے والوں پر تنقید ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اس لیے ناقابل برداشت ہیں کیونکہ کچھ لوگ سندھ کے دارالحکومت میں جیالا میئر نہیں چاہتے، میں میئر مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، جلد کراچی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ سندھ حکومت اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن پروپیگنڈے کا جواب اپنی کارکردگی سے دے گی۔
ڈی آئی خان :تحصیل کلاچی
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دفعہ 144کے تحت صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6سے شام 6 بجے تک لگے رہنے والے کرفیو کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمدورفت پر پابندی ہوگی جب کہ اس دوران پوٹہ اور ہتھالہ بازار بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت اجازت سے مشروط ہوگی۔ دوسری جانب کرفیو کے دوران شہریوں کو کاغذات ساتھ رکھنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
کیا زکوٰۃ کی رقم سے مشین
سوال: زکوٰ ۃ کی رقم سے مشینری خرید کر اسپتال کو دینا تاکہ مریضوں کے علاج میں سہولت فراہم کی جاسکے، جائز ہے یا ملکیت کا مسئلہ رہے گا ؟ جواب: اَئمۂ اَحناف کے نزدیک زکوٰۃ کی درست ادائیگی کے لیے تملیک یعنی کسی مستحقِ زکوٰۃ شخص کو مالک بنانا شرط ہے، رفاہِ عامہ کے جن کاموں میں تملیک نہیں پائی جاتی، اُن میں زکوٰۃ کی رقم براہِ راست صَرف نہیں کرسکتے۔ تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے: ترجمہ:’’ اور زکوٰۃ ادا کرنے کی شرط یہ ہے کہ نادار کو مالک بنا دیا جائے نہ کہ محض استعمال کرنے کی اجازت دی ہو، ( جلد:3، ص:161 )‘‘۔ زکوٰۃ کی رقم سے اسپتال کے لیے آلات اور مشینری خرید کر براہِ راست ہسپتال کو نہیں دی جاسکتیں، البتہ یہ آلات ومشینری زکوٰۃ کی رقم سے لے کر کسی بھی مستحقِ زکوٰۃ شخص کی مِلک کردی جائے اور وہ اُسے ہسپتال کو ہبہ کردے، تو پھر بلا تفریق اس مشینری کو زکوٰۃ کے مستحق مریضوں اور غیر مستحق مریض کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ مثلاً ایک شخص گردے کا مریض ہے، اس کی ڈائیلیسس چل رہی ہے، اسے ڈائیلیسسز مشین لے کر دے دی جائے، کیونکہ اسے آپریٹ کرنا اور اس کے مصارف جاریہ اور ڈاکٹر یا حسبِ ضرورت مردانہ وزنانہ نرسوں کا خرچ برداشت کرنا مشکل ہے، عام گھروں کا ماحول بھی حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق (Hygienic) نہیں ہوتا، اسے فلاں اسپتال کو ہبہ کردو، تاکہ آپ بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسرے مریضوں کو بھی فائدہ پہنچے، تو اس کے لیے اس کی حکمت سمجھنا دشوار نہیں ہوگا۔ یہی صورت ایکسرے مشینوں، الٹراساؤنڈ مشینوں، ایم آر آئی، سٹی اسکین اور دیگرٹیسٹنگ مشینوں کی ہے۔
فتنہ الخوارج اور افغان طالبان
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق کی اب تک کی تفصیلات جاری کردی۔ عطا تارڑ نےبتایاکہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کےاب تک684 دہشتگرد مارےجاچکے،912 زخمی ہی جبکہ افغان طالبان کی252 پوسٹس تباہ کی جاچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آپریشن غضب للحق میں اب تک229 ٹینک، بکتربندگاڑیاں،توپ خانےتباہ کیےگئے اور 73 دہشتگرد اوردہشتگردوں کی حمایت کے مقامات کو فضائی ذریعے سے نشانہ بنایاگیا۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ 14 اور15 مارچ کوافغان طالبان کی تنصیبات اورفتنہ الخوارج کےٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا، پاکستان کی افواج نے قندھارمیں تکنیکی مدد اورآلات ذخیرہ کرنے کی سہولت کوتباہ کردیا، قندھارمیں سرنگ تباہ کی جس میں افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کا تکنیکی سامان موجودتھا۔ ان کا کہنا تھاکہ چترال سیکٹرمیں افغانستان کی بادینی پوسٹ پردہشتگردوں کا ایک ٹھکانہ زمینی فوج کےذریعےتباہ کیاگیا۔
وزیراعظم نے خلیجی ممالک
وزیراعظم شہباز شریف نے خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی اور ان کے غذائی تحفظ کا خیال رکھنےکی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر ملک میں غذائی صورتحال اور وافر اشیاء کی برآمدت کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو ملک میں موجود اشیائے خورونوش کے موجودہ ذخائر اور پیداوار پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں اشیائے خورونوش کا وافر ذخیرہ موجود ہے، کسی چیز کی قلت نہیں ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں زرعی اجناس،گوشت،پولٹری، ڈیری اور سی فوڈ میں برآمدکی وسیع استعداد ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملکی غذائی ضروریات کے لیے اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کی مکمل نگرانی کی جائے، عالمی سپلائی چینز متاثر ہونے سے خطے میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد کی استعداد بڑھی ہے، خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی اور ان کے غذائی تحفظ کا خیال رکھا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وافر اشیائے خورونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کے لیے جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، برادر خلیجی ممالک میں اشیائے خورونوش برآمد کرتے وقت اعلیٰ معیار یقینی بنایا جائے، پی این ایس سی خلیجی ممالک میں اشیائے خورونوش برآمد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ وزیراعظم نے ایک کمیٹی بنانےکی ہدایت کی جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے گی۔وزیراعظم نے خلیجی ممالک میں تعینات سفیروں و ٹریڈ افسران کو متحرک رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
باجوڑ میں سرحدپار سے
باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کے پاکستان پر حملے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آج دوپہر3بجکر30منٹ پرافغان طالبان نے سرحد پار سے توپ خانے اورمارٹر فائرنگ کے ذریعے ضلع باجوڑکےعلاقے سالارزئی،تبستہ لیٹئی میں شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنایاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ ایک گھرمارٹرگولے کی زد میں آیاجس کے نتیجے میں 4معصوم شہری شہید اور 5 سال کابچہ شدید زخمی ہوا، شہید ہونے والے چاروں افراد ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ بھائی تھے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ مقامی افراد نے افغان طالبان رجیم کے دہشتگردانہ اقدام کی شدید مذمت کی اور غم وغصےکا اظہارکیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم معصوم شہریوں کوجان بوجھ کرنشانہ بنا رہے ہیں، افغان طالبان فتنہ الخوارج جیسی دہشتگرد تنظیموں کیساتھ ملکر کارروائیاں کررہےہیں، ایسے حملے بین الاقوامی قوانین اوربنیادی انسانی اقدارکی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایاکہ آپریشن غضب للحق کی مؤثرکارروائیوں کےباعث افغان طالبان اور دہشتگرد شدید دباؤ اور مایوسی کا شکارہیں، اس بزدلانہ اورگھناؤنے حملے کے ذمہ دارافغان طالبان کی چوکیوں،انفرااسٹرکچرکومناسب اوربھرپورجواب دیا جارہا ہے۔
افغان طالبان حکومت کے
اسلام آباد: وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کا بیان اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے ۔ وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت نے جان بوجھ کر ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، حملے میں 4 بے گناہ شہری شہید اور 5 سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔ وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان افغان طالبان حکومت کی اے آئی سے تیارتصاویراور ویڈیوز پر انحصارنہیں کرتا،طالبان حکومت کےسرکاری چینلز کاجھوٹ انہیں اندرونی اور عالمی سطح پر بے نقاب کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ باجوڑ میں سرحدپار سے افغان طالبان کے پاکستان پر حملے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔
سندھ حکومت کا 23 مارچ
کراچی: سندھ حکومت نے 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سندھ حکومت نے 23 مارچ، یوم پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری محکمے اس دن بند رہیں گے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج بھی شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 89فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
پاکستان ریلوے کا عیدالفطر
لاہور : پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہو گی ، جب کہ دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہو گی۔ ریلویز کے ترجمان نے بتایا کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی ۔ اس کے علاوہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔
پاکستان اورافغانستان فوری
چین نے زور دیا ہے کہ پاکستان اورافغانستان فوری جنگ بندی کی طرف بڑھیں اور اختلافات بات چیت سےحل کریں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ چین کے افغان امورکے خصوصی ایلچی افغانستان اور پاکستان کےدرمیان ثالثی کےلیےمتحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پاکستان اورافغانستان تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی سےگریزکریں گے۔ ترجمان کے مطابق چین نےدونوں ممالک پرزوردیاہےکہ وہ جلد دو طرفہ مذاکرات کریں، پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی کی طرف بڑھیں، اختلافات بات چیت سےحل کریں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چین دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کےلیے فعال کردار جاری رکھنے کےلیے پُرعزم ہے۔
مٹی کا تیل فی لیٹر 39 روپے
حکومت نے مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، 23 ارب روپے کی سبسڈی 14مارچ سے 20 مارچ تک کیلئے ادا کی جائے گی، پٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کی جائے گی۔ وزارت توانائی کاکہنا ہےکہ یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں ادا کی جائےگی، 23 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز اوگرا کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔ وزارت توانائی نے بتایا کہ کابینہ سے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی، پرائس ڈیفرینشل کی ادائیگی کے طریقہ کار میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل بھی شامل ہوگا۔
دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ اسلام امن، ہمدردی اور انصاف کا دین ہے، اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نفرت انگیز جرائم کے خلاف قانونی تحفظ مضبوط بنائے، اظہارِ رائے کی آزادی نفرت پھیلانے کےلیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، مذہبی تنوع کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ضروری ہے، دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ صدر پاکستان کا کہنا تھا کرائسٹ چرچ سانحہ انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والا واقعہ تھا، پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر مسلسل آواز اٹھاتا رہا ہے، بیرون ملک پاکستانی، معاشروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، مسلمانوں کے خلاف تعصب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ کو متاثر کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آزاد نیشنل کمیشن قائم کیا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا عالمی برادری تعصب کے خاتمے اور مکالمے کے فروغ کے لیے مل کر کام کرے، مذہبی عقائد کا احترام اور مساوی قانونی تحفظ عالمی ذمہ داری ہے۔
کوہاٹ: سی ٹی ڈی اور پولیس
کوہاٹ: لاچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 6دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق نواحی علاقے لاچی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، پولیس کی نفری موقع پر پہنچی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ ڈی پی او شہباز الٰہی کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں بھی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔
پاکستان اور سعودیہ مسلم
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب جاری علاقائی کشیدگی کو پرامن طریقے سے حل کرنے اور اسے مسلم ممالک کے درمیان تصادم میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔ یہ بات جدہ میں ہونے والی اعلیٰ سطح بات چیت سے واقف ذرائع نے بتائی، یہ مفاہمت جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے مختصر مگر اہم دورے کے دوران سامنے آئی۔ وزیر اعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی تھے، جنہوں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور بات چیت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریق اس بات پر متفق ہوئے کہ خطے کی موجودہ صورتحال فوری سفارتی کوششوں کی متقاضی ہے تاکہ کشیدگی میں اضافہ روکا جا سکے اور تنازعات کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ دونوں جانب سے اس مستقل پالیسی کا اعادہ بھی کیا گیا کہ مسلم دنیا کے اندر تنازعات سے گریز کیا جانا چاہیے اور ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے کہ صورتحال مسلم ممالک کے درمیان وسیع تصادم میں تبدیل نہ ہو۔مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ مملکت کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستانی قیادت نے یہ بھی زور دیا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات کے محافظ کی حیثیت سے سعودی عرب کی خصوصی اہمیت ہے اور ان کی حفاظت پاکستان اور اس کی فوج کے لیے عزت اور ذمہ داری کا معاملہ ہے۔ ذرائع نے اس بات کی علامتی اہمیت کا بھی ذکر کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اجلاس میں جنگی یونیفارم پہن کر شریک ہوئے، جسے اس بات کے اشارے کے طور پر دیکھا گیا کہ پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے اپنے عزم میں متحد ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی ولی عہد نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیہ دیا جس میں صرف وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک تھے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کے طور پر دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریق اس بات پر بھی متفق ہوئے کہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے اس دور میں دشمنی کم کرنا، مزید کشیدگی کو روکنا اور مسلم دنیا میں اتحاد کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے۔
یو اے ای سے اسرائیلیوں
متحدہ عرب امارات سے اسرائیلیوں کا انخلاء مکمل ہوگیا۔ متحدہ عرب امارات سے2 فلائٹس پر 600 اسرائیلیوں کو تل ابیب پہنچادیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عرب امارات سے تل ابیب خصوصی فلائٹس مکمل طور پر مفت چلائی گئیں اور تمام خرچہ اماراتی حکومت نے اُٹھایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی شہریوں کی باحفاظت واپسی پر اسرائیل نے عرب امارات سے تشکر کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہاکہ مشکل وقت میں امارات اسرائیل دوستی مضبوط ثابت ہوئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کراچی کے علاقے لانڈھی خرم آباد ، ملیر اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں 100 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔
کسٹمز نے سرکاری گاڑی کو نان
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو گاڑی سے متعلق تمام سرکاری دستاویزات دکھائی گئیں لیکن اس کے باوجود سرکاری گاڑی ضبط کر لی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ضبط کی گئی گاڑی محکمہ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے، گاڑی کو کمپنی کے سرکاری آؤٹ لیٹس کے ذریعے خریدا گیا تھا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمے کیساتھ اس طرح کی نااہلی اور ناقابلِ قبول رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی کو محکمے کے سپرد کرے اور معاملے پر تحریری معذرت جاری کرے۔
سکیورٹی فورسز نے افغان دہشتگردوں
سکیورٹی فورسز نے افغان دہشتگردوں کے ڈرون حملے ناکام بنادیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ 13 مارچ کو افغان طالبان نے پاکستان پر ڈرون حملے کیے، ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تباہ شدہ ڈرون کے ملبے سے کوئٹہ میں دو بچے زخمی ہوئے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شخص زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر نے حملے کو عوام میں خوف پھیلانے کی افغان طالبان کی ناپاک کوشش قرار دیا اور کہاکہ عوام اور مسلح افواج افغانستان پر قابض کرائے کی دہشتگرد ملیشیا کی حقیقت جانتے ہیں، افغان سرزمین سے دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے، افواج دہشتگردی اور اس کی تمام شکلوں کے خلاف ثابت قدمی سے لڑتی رہیں گی۔
سی ٹی ڈی کا لکی مروت
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے لکی مروت کے علاقے شاگئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شاگئی میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا، تقریباً 40 منٹ تک جاری رہنے والی کارروائی میں دہشتگردوں کے مزید ساتھی فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 2 پستول، 8 دستی بم اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں۔ مزید برآں جمعہ کو لکی مروت دھماکے میں شہید 7 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔
آج امریکی افواج نے ایران کے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج ایران پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کی طاقتور ترین حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام اہداف مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اُن کی ہدایت پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے فوجی اہداف اور خارگ جزیرہ پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملےکیے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنےکا حکم نہیں دیا تاہم صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران یا کوئی اور آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ جہاز رانی میں مداخلت کرتا ہے تو وہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اپنے پہلے دور صدارت میں اور موجودہ دور میں انہوں نے امریکی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور اور مؤثر قوت بنایا ہے اور ایران کے پاس کوئی ایسی صلاحیت نہیں کہ وہ امریکا کی حملوں کا دفاع کر سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکے گا اور نہ ہی ایران امریکا، مشرق وسطیٰ یا دنیا کے لیے کوئی خطرہ بن سکے گا۔ امریکی صدر نے کہا ایران کے مشرقِ وسطیٰ پر قبضے اور اسرائیل کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے منصوبے اب مکمل طور پر مردہ ہو چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران کی فوج اور حکومت سے وابستہ دیگر کو خبردار کیا کہ وہ اپنے ہتھیار ڈالیں اور ملک کو بچائیں۔ یاد رہے کہ خارگ نامی جزیرہ ایران کے ساحل سے 25 کلومیٹر دور واقع ہے، جہاں سے ایران کا 90 فیصد تیل عالمی منڈی میں جاتا ہے
سانحہ گل پلازہ: ایسوسی ایشن
کراچی: گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا نے سانحے میں ہونے والی اموات کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو قرار دیدیا۔ گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا نے گل پلازہ کمیشن کے سوالنامے کا جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے سانحے میں اموات کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ کی پہلی گاڑی 10 بجکر 55 منٹ پر پہنچی، 20 منٹ کے اندر فائر ٹینڈر میں پانی ختم ہوگیا تھا، مزید 2 ٹینڈر ساڑھے 11 بجے پہنچے تب تک آگ گراؤنڈ فلور پر تینوں اطراف پھیل چکی تھی۔ تنویر پاستا نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کے پاس مناسب آلات، ماسک اور حفاظتی سامان موجود نہیں تھا، فائر فائٹرز کے پاس فوم یا کیمیکل موجود نہیں تھا، ریسکیو کارروائیاں ابتدائی طور پر بہت سست تھیں، مارکیٹ انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نجی ٹینکرز کا انتظام کیا۔ انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ امدادی سرگرمیاں فجر کے بعد متحرک ہوئیں تب تک آگ شدت اختیار کر چکی تھی، عمارت میں پھنسے لوگوں کی جانب سے لوکیشن ملنے پر کچھ افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا، مناسب ریسکیو سہولیات نہ ہونے کے باعث کئی افراد کو بچایا نہیں جاسکا، ریسکیو اداروں کے پاس حفاظتی آلات ہوتے تو مزید جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔ صدر گل پلازہ ایسوسی ایشن تنویر پاستا نے عدالتی کمیشن کو اپنے جواب میں بتایا کہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے باقاعدہ اعلانات نہیں کیے جا سکے، انتظامیہ اور دکانداروں نے آوازیں لگا کر لوگوں کو باہر نکلنے کی ہدایت دی، ریسکیو اداروں کی غیر مؤثر کارروائی نے صورتحال مزید سنگین بنائی۔ ان کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں ساڑھے 3 ہزار افراد موجود تھے، بیشتر افراد کو عمارت سے نکال لیا گیاتھا، پلازہ کے تمام 16 راستے کھلے ہوئے تھے، عمارت سے ہزاروں افراد ان ہی راستوں سے باہر نکلے، معائنے میں دوسری منزل پر ایک شٹر بند پایا گیا تاہم اس میں بھی تالا نہیں تھا، ممکنہ طور پر آگ کی شدت سے اسپرنگ متاثر ہونے سے شٹر بند ہوا۔ تنویر پاستا نے اپنے جواب میں لکھا کہ گل پلازہ میں مصنوعی پھول، کھلونے، گارمنٹس، اسپرے اور دیگرآتش گیرسامان موجود تھا، گل پلازہ کی چھت پر 7 ڈیزل جنریٹر تھے جن میں سے 5 فعال تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق 72 افراد میں سے 51 افراد مارکیٹ سے وابستہ تھے۔ جوڈیشل کمیشن کے ذرائع کے مطابق صدر گل پلازہ ایسوسی ایشن نے کسی بھی دکان کے ٹائٹل فراہم نہیں کیے، دکانوں کی قانونی حیثیت سے متعلق بھی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، مارکیٹ سے مینٹیننس کی وصولی کی قانونی حیثیت سے متعلق بھی تفصیل فراہم نہیں کی گئی، غیر رجسٹرڈ تنظیم کے بائی لاز بھی فراہم نہیں کیے گئے۔
فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی
حکومت نے آئندہ ہفتے سے چند شہروں میں فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اس مرحلے میں حکومت کو مزید 3 ملین ڈالر حاصل ہونگے۔ اس طرح فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی میں پاکستان کو مجموعی طور پر 51 کروڑ ڈالر کا ریونیو ملے گا۔ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد حکومت نے آئندہ ہفتے سے چند شہروں میں فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ فائیو جی کی بولی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا اور 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت ہو گیا ہے، فائیو جی اسپیکٹرم سے ہم ٹیکنالوجی کے نئے میدان میں داخل ہو رہے ہیں، آج سے فور جی کی سروس بہتر اور فائیو جی لانچ کردی جائے گی۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، بولی کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا۔ واضح رہے کہ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں نے آن لائن بولی میں حصہ لیا، پی ٹی اے ہیڈکوارٹر زمیں ہونے والی پوزیشننگ نیلامی کے دوران ٹیلی کام کمپنیوں نے 2600 میگاہرٹز اور 3500 میگا ہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے بولی لگائی۔ 2600 میگاہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے بولی تین راؤنڈز میں اور 3500 میگاہرٹز کی پوزیشننگ کیلئے بولی پانچ راؤنڈز میں مکمل ہوئی۔
برطانوی ہائی کمشنر کی
اسلام آباد: برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جے یو آئی کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق ملاقات میں پاکستان اور خطے کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان افغانستان، اسرائیل،امریکا، ایران اور خلیجی ریاستوں کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے برطانیہ سے خطے میں سکیورٹی صورتحال پرکردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ جین میریٹ کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے ان تمام ممالک سے رابطے میں ہیں اور اپنا سفارتی کردار ادا کر رہے ہیں۔
یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع
سندھ حکومت نے یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع کے موقع پر آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، آج صوبے میں تمام سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یوم القدس کے موقع پر کراچی کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، ٹریفک پولیس نے بتایا کہ آج دوپہر 12 بجے سے شہر کی مختلف سڑکیں بند کردی جائیں گی۔ ٹریفک پولیس کےمطابق بوٹ بیسن سے جناح برج اور مائی کلاچی آنے جانے والی دونوں سڑکیں بندرہیں گی، پی آئی ڈی سی سے جناح برج اورایم ٹی خان روڈجانے والےدونوں ٹریک بندرہیں گے، بوٹ بیسن سے مائی کلاچی آنے والی ٹریفک کو یوٹرن دے کر واپس بھیجا جائے گا۔ ٹریفک پولیس نے بتایاکہ پی آئی ڈی سی سے جناح برج آنے والی ٹریفک کو کھجور چوک کی طرف موڑا جائے گا، جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگرروڈ بھیجاجائےگا۔ ادھر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے بھی آج تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔
کراچی میں گرمی کی شدت میں
کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہر کی راتیں بھی گرم رہ رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے جس کے باعث آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے اور مشرق سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں نہ صرف دن بلکہ راتیں بھی گرم رہ رہی ہیں، کل کراچی میں دن کا درجہ حرارت مارچ کے معمول سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ رات کا درجہ حرارت مارچ کے معمول سے 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا۔
کراچی: اربوں روپے کے ای
کراچی: اربوں روپے کی لاگت سے شہر میں نصب ہونے والے ای چالان سسٹم کا بھانڈہ عدالت میں پھوٹ گیا ،کمپنی کی تیار کردہ بس میں حد رفتار میٹر 120کلو میٹر فی گھنٹہ ہے تاہم کیمرے نے 160ظاہر کی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں چلنے والی بس کا چالان عدالت میں چیلنج کر دیا گیا، بس اونر ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے اپنے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ کے توسط سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، آر ٹی اے، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کمپنی کی تیار کردہ بس میں حد رفتار میٹر 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ یعنی گاڑی اس رفتار سے زیادہ تیز چل ہی نہیں سکتی لیکن حکام کی جانب سے شہر میں نصب کیمرے نے میرے موکل کی دوران ڈرائیونگ گاڑی کی رفتار 160 ظاہر کرتے ہوئے ای چالان جاری کر دیا جو کہ نصب کیے گئے سسٹم پر سوالیہ نشان ہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ حکام کی جانب سے نصب کیمروں اور گاڑیوں کی رفتار کو مانیٹر کرنےوالا ٹریکنگ سسٹم کی غیر جانب دار ماہرین سے مکمل جانچ پڑتال کرائی جائے، غلط چالان پر عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیا۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد
جدہ: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہےگا، پاکستان خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔
ٹیسوری کو ہٹاکر وفاق نے
متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹاکر وفاقی حکومت اور وزیر اعظم نے ہمیں یہ واضح پیغام دیا کہ انھیں اب ہماری ضرورت نہیں ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں اب اس مسئلے کو اپنی ریڈ لائن بنانا چاہیے اور فی الفور حکومت کو خیر باد کہہ دینا چاہیے۔ اس سے قبل ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وفاق نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا، ساتھ ہی اس فیصلے پر جلد لائحہ عمل دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کو ہٹا کر ان کی جگہ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کر دیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تقرری کی منظوری بھی دیدی ہے، نہال ہاشمی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
کے پی 40 ارب کا سولر
پشاور: خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کے سولر منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری میں سنگین بے ضابطگیاں اور قواعد کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ غیر قانونی کام برداشت نہیں، کوئی کام قواعد کے مطابق ہو رہا ہے، توالزام لگانے والوں کو بھگتنا پڑےگا، جبکہ سی ای او پیڈوانوارالحق کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ ڈگری اور 12 سال کا تجربہ ضروری ہے، پی ڈی کی تقرری قواعد کے مطابق کی گئی ہے۔ 12 مارچ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (PEDO) نے گریڈ 17کے افسر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا، گریڈ 19 کے افسر کے لیے مخصوص اس عہدے پر گریڈ 17کے افسر کی تقرری متعدد سوالات کو جنم دیتی ہے، خاص طور پر اس وقت جب منصوبوں کا PC-I ابھی تک منظور نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کا عہدہ گریڈ 19 کے افسر کے لیے مخصوص ہے، جبکہ انجینئر پیر ایمل کی بنیادی پے اسکیل گریڈ 17 ہے۔ پیر ایمل کو پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈیپوٹیشن پر PEDO بھیجا گیا تھا اور وہ پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی سپریم کورٹ سے براہِ راست PEDO میں ڈیپوٹیشن کو بھی بعض افراد قواعد کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ منصوبوں کا PC-I ابھی تک منظور نہیں ہوا، لیکن پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تقرری پہلے ہی کر دی گئی ہے، حالانکہ یہ تقرری عام طور پر اشتہار اور انٹرویو کے عمل کے بعد کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تقرری پراجیکٹ امپلیمنٹیشن پالیسی (PIP) 2022 کے چیپٹر 4، پیرا 3 “Procedure to Fill the Post” کی ذیلی شق (xxii) کی واضح خلاف ورزی ہے، جس میں کہا گیا ہے:“3 ارب روپے یا اس سے زائد لاگت کے منصوبوں کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کاپے اسکیل بی ایس 19 یا اس سے زیادہ ہوگا۔
سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے
سوال: سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اوراگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟ (ماہ نور ملک) جواب : نماز کے واجبات میں سے اگر کوئی واجب بھولے سے رہ جائے یا واجب کا تکرار کیا جائے یا واجب کو مقدم کردیا جائے یا مؤخر کردیا جائے یا واجب میں کوئی تبدیلی کردی جائے، مثلاً خاموشی سے تلاوت کے بجائے بلند آواز سے قرأت کی جائے یا کسی رکن کو آگے پیچھے کردیا جائے تو اس کی تلافی کے لیے سجدۂ سہو کیاجاتا ہے۔ تلافی کی صورت یہ ہے کہ قعدۂ اخیرہ میں التحیات پڑھنے کے بعد دائیں طرف ایک بار سلام پھیر کر دو سجدے کرلیے جائیں اور سجدوں کے بعد پھر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کردائیں بائیں سلام پھیر دیا جائے، ان سجدوں کو سجدۂ سہو کہتےہیں۔(ہندیہ1/125،126)
کیا اعتکاف کے دوران
سوال: اعتکاف میں سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے ؟ جواب: معتکف کا مسجد میں سگریٹ، بیڑی وحقہ پینا جائز نہیں ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے تو کچی پیاز ، لہسن یا کوئی بدبو دار چیز کھاکر مسجد میں آنے سے منع فرمایا: ترجمہ: ’’ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اس ترکاری یعنی لہسن کو کھائے، وہ اس وقت تک ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، جب تک اُس کے منہ سے بدبو نہ چلی جائے، (صحیح مسلم :1136)‘‘۔
لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے
لاہور ہائیکورٹ نے بھی ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق ہائیکورٹ اور صوبے کی ماتحت عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک کام ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لاہورہائیکورٹ میں نئےکیسز دائرکرنے کیلئے ارجنٹ سیل پیر سے جمعرات 50 فیصد اسٹاف سے کام کرے گا جب کہ جمعہ اور ہفتہ کے روز صرف 10 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی اور صفائی کا عملہ پورا ہفتہ اپنے شیڈول کے تحت کام کرے گا اور کسی بھی قسم کے اضافی پروٹوکول پر پابندی ہوگی
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں پیش آیا جہاں گٹر کی صفائی کے لیے مین ہول کا ڈھکن ہٹایا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈھائی سالہ فہد گھر سے باہر نکلا اور مین ہول میں جا گرا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمے دار یاسین اور زین نے سیوریج کا پانی ڈالنے کے لیے مین ہول کا ڈھکن ہٹایا اور اسے کھلا چھوڑ دیا، بچہ اسی دوران گھر سے باہر نکلا اور مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جس کے بعد مین ہول کھلا چھوڑنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد، پنڈی اور لاہور
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ مو سمیات کے مطا بق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ مو سمیات نے بتایا کہ آج اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز تیزبارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم اپر کوہستان سے متعدد مقامات پر بند ہوگئی تھی جبکہ شانگلہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاکستان کیساتھ مذاکرات
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے، آیندہ چند دنوں میں بات چیت کو حتمی شکل دے دیں گے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 25 فروری سے 11 مارچ تک ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے اصلاحات اور ماحولیات کے شعبےمیں پاکستان کی بہترین کارکردگی کی تعریف کردی تاہم آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ بات چیت میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان نے اصلاحاتی ایجنڈے پر اچھا کام کیا، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی پیشرفت ہوئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام پر عمل درآمد مجموعی طور پر وعدوں کے مطابق رہا، مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور پبلک فنانس مضبوط بنانے پر بات ہوئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق توانائی کے شعبےکی اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے پر بھی مذاکرات ہوئے، سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے پر معاشی ٹیم سے گفتگو ہوئی، آئی ایم ایف نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا۔ مذاکرات میں مشرق وسطیٰ جنگ کے معاشی اثرات بھی زیر بحث آئے اور مشرق وسطیٰ بحران کے پاکستان پر اثرات پر بھی بات ہوئی ہے، آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں بات چیت کو حتمی شکل دے دیں گے۔
نہال ہاشمی کو گورنر سندھ
اسلام آباد: مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔ وزیر اعظم نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد بھی دی۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔ نہال ہاشمی کے سیاسی کیرئیر پر مختصر نظر کراچی سے تعلق رکھنے والے نہال ہاشمی گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں، وہ 1997 سے 1999 تک وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قانون و انصاف رہے، 2012 میں انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور پھر اگست 2014 میں انہیں سندھ میں مسلم لیگ ن چیپٹر کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا۔ 2015 میں نہال ہاشمی مسلم لیگ ن کی پنجاب سے نشست پر سینیٹ کے امیدوار منتخب ہوئے اور اب انہیں گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2017 میں پاناما کیس سے متعلق متنازع بیان پر نہال ہاشمی کو مسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا تھا تاہم پھر 2021 میں ان کی رکنیت بحال کر دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ اس وقت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔
پاکستان کی اقوام متحدہ میں بحرین
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نےکہا ہے کہ پاکستان نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی، یو اے ای پر ایرانی حملوں سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ایران پر حملوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ سلامتی کونسل سے خطاب میں عاصم افتخار نے امید ظاہر کی کہ خلیجی ممالک کی سرزمین پر حملے فوری طور پر بند ہوں گے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔
دبئی میں ہفتےکو فضائی
دبئی میں فضائی دفاعی کارروائی کا ملبہ گرنے سے شہید پاکستانی کی شناخت مظفر علی نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق دبئی میں حالیہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 2 پاکستانیوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ حکام کے مطابق دبئی کے علاقے البرشا میں ہفتہ کی شام فضائی دفاعی کارروائی کے دوران ملبہ گرا تھا، ملبے کی زد میں آکر مظفر علی جان کی بازی ہار گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہےکہ مظفر علی دبئی میں بطور ڈرائیورکام کر رہا تھا اور اس کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے۔
افغانستان سے دہشتگردی پوری
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغانستان سے دہشتگردی کو پوری دنیا کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔ سلامتی کونسل کے افغانستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے گروہ موجود ہیں۔ انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس کو بتایا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کررہے ہیں۔ عاصم افتخار نے کہاکہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا۔ افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران غیرملکی اسلحہ برآمد کیا۔ پاکستان مندوب نے واضح کیا کہ دہشتگرد تنظیموں کےلیےافغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے تاہم پاکستان محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کی ذمہ دار تھی۔افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ انہوں نے دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
وزیر اعظم کے ترجمان برائے بین الاقوامی میڈیا مشرف زیدی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سنگین حالات کے اثرات میں سے ایک ہے۔ اپنے ایک بیان میں مشرف زیدی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے اور خطے میں دیگر برادر ممالک پر حملوں کی وجہ سے سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ مشرف زیدی نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سنگین حالات کے اثرات میں سے ایک ہے، وزیر اعظم نے وسائل کے تحفظ اورپبلک سیکٹر میں کفایت شعاری کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا آئندہ 2ماہ کے لیے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کو ملنے والے ایندھن میں 50 فیصد کمی کی جارہی ہے جس سے ایمبولینسز اور عوامی استعمال کی بسیں مستثنیٰ ہوں گی۔ وزیر اعظم کے مطابق آئندہ دو ماہ کے لیے تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کی جارہی ہیں، جبکہ کابینہ کے تمام ارکان، وزرا، مشیر، معاونین رضاکارانہ طورپر2 ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے اسی طرح ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں بھی 25 فیصد کٹوٹی کی جارہی ہے۔
آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتیں
وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔ گزشتہ روز قوم سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت کو مستحکم رکھا جائے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے کفایت شعاری سے بچائے گئے اخراجات سے عوام کو ریلیف پہنچانے کا بھی اعلان کیا۔ پنجاب،کے پی اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں نے بھی توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ضروری فیصلوں کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے کی موجودہ صورتحال پر قوم سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
ایران جنگ کا 11 واں دن،
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ ایران جنگ کا 11 واں دن ہے اور آج بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ اور مزید 56 پروازوں کے منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظبی کی 26 پروازیں منسوخ ہوگئیں اور 10 مزید پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح لاہور سے مشرق وسطیٰ کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 10 کا آپریشن متوقع ہے، اسلام آباد سے بھی 20 پروازیں منسوخ ہوگئیں اور 11 پروازوں کی روانگی کا امکان ہے۔ ایران جنگ کے آغاز سے اب تک پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 1600 ہو گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے جمعرات تک بارش متوقع ہے، جس کے باعث گلیشیائی جھیل پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ متعلقہ اضلاع کو پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ایک روزے کا فدیہ کتنا
جواب: قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ایک روزے کا فدیہ ایک مسکین کا دو وقت کا کھانا مقرر کیا ہے۔ ہر روزے دار اپنے معیار اور مالی استطاعت کے مطابق فدیہ ادا کرے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’سو جو شخص خوش دلی کے ساتھ فدیے کی مُقرر ہ مقدار سے زیادہ ادا کرے تو یہ اُس کے لیے بہتر ہے، (سورۃ البقرہ:184)‘‘، فدیہ اور فطرے کی مقدار برابر ہے، اس لیے ہر شخص اپنی مالی حیثیت کے مطابق دوکلو گندم یا چار کلو جو یا چار کلو کھجور یا چار کلو کشمش یا پنیر کی قیمت فدیے اور فطرے کے طور پر ادا کرے، ہمارے ہاں جو دو کلو گندم یا اُس کے مساوی قیمت بتائی جاتی ہے، یہ فطرے اور فدیے کی کم از کم مقدار ہے۔
اگر رمضان کا روزہ بغیر
سوال: یہ تو ہمیں معلوم ہے کہ اگر کسی نے رمضان کا روزہ رکھ لیا اور پھر عذرِ شرعی کے بغیر اُسے توڑ دیا، تو اُس پر کفارہ لازم ہے ، لیکن اگر کسی نے بدقسمتی سے رمضان کا روزہ سرے سے رکھا ہی نہیں، بلکہ اُسے چھوڑ دیا ہے، تو ازروئے شرع اس پر کفارہ لازم آئے گا یا صرف ایک دن کا قضا روزہ رکھنا ہوگا؟ جواب: اگر کسی نے بدقسمتی سے رمضان کا روزہ سرے سے رکھا ہی نہ ہو اور کسی شرعی عذر کے بغیر چھوڑ دیا ہو، تو اس پر کفارہ نہیں ہے، بلکہ صرف ایک دن کی قضا ہے، اگرچہ وہ قضا روزہ رکھ کر رمضانِ مبارک کے روزے کے اجرِ کامل سے محروم رہ جاتا ہے، لیکن فرض ساقط ہوجاتا ہے، حدیث پاک میں ہے: ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جس نے شرعی رخصت (عذر)یا بیماری کے بغیر رمضان کا روزہ چھوڑا ہو، تو اگرچہ وہ سارا زمانہ روزہ رکھتا رہے، رمضانِ مبارک کے اس( چھوڑے ہوئے) روزے کے کامل اجر کو نہیں پاسکتا، (سنن ترمذی:723)۔ اس کی شرح میں علامہ علی القاری الحنفی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’جس نے رمضان کا ایک روزہ، شرعی عذر یا ایسی بیماری جس کے سبب روزہ توڑنے کا جواز پیدا ہوتا ہے، چھوڑا تو پوری عمر کا روزہ رمضان کے روزے کے فوت شدہ ثواب کی تلافی نہیں کرے گا،علامہ طیبی نے کہا: اگر وہ پوری زندگی بھی نفلی روزے رکھ لے، رمضان کے روزے کی فضیلت کو نہیں پاسکتا، اگرچہ اس سے رمضان کے (بلا عذر ومرض ) چھوڑے ہوئے روزے کی ایک دن کی قضا رکھنے سے فرض ساقط ہوجائے گا۔ علامہ طیبی نے مزید کہا: نبی کریم ﷺنے پوری زندگی کے نفلی روزوں کے ذریعے رمضان کے بلا عذر چھوڑے ہوئے ایک روزے کی تلافی نہ ہوسکنے کی بات مبالغہ کے طور پر فرمائی اور شدت کا اظہار فرمایا ہے (تاکہ لوگ بلاعذر رمضان کا روزہ چھوڑنے کی جسارت نہ کریں)۔ علامہ علی القاری حنفی نے آگے چل کر فرمایا: ابن الملک نے کہا: اس پر فقہاء کا اجماع ہے کہ (رمضان کے بلاعذر ومرض چھوڑے ہوئے ایک روزے کی )صرف ایک دن کی قضا ہے، (مرقاۃ المفاتیح، ج:4، ص: 444)۔ علامہ علاء الدین کاسانی حنفی متوفّٰی 587 ھ، لکھتے ہیں:’’رہا کفارے کا وجوب، تو وہ روزے کے مخصوص توڑنے پر ہے (یعنی چھوڑنے پر نہیں ہے)اور اس سے مراد (کسی عذرِ شرعی یا مرضِ شدید کے بغیر روزہ رکھ کر )قصداً کھانے، پینے اور صورتاً یا معناً جماع کرنے سے لازم آتا ہے، (بدائع الصنائع، ج:2،ص:127)‘‘۔ علامہ ابن عبدالبر مالکی لکھتے ہیں:ترجمہ:اور امت کا اس پر اجماع ہے اور بہت سے علماء سے منقول ہے: جس نے روزے کی فرضیت پر ایمان رکھتے ہوئے جان بوجھ کر رمضان کا روزہ نہ رکھااور اُسے قصداً سرکشی کے طور پر چھوڑ دیا (یہاں توڑنے اور چھوڑنے کے فرق کو سمجھا جائے)، پھر اُس (سرکشی اور قصور )سے توبہ کی، تو اُس پر (صرف )اس کی قضا ہے، اسی طرح جس نے قصداً نماز چھوڑی، اس پر صرف (اس نماز کی) قضا ہے، (الاستذکار، جلد: 1، ص:77، دارالکتب العلمیہ، بیروت)‘‘۔ امام اہلسنت اعلیٰ حضرت احمد رضا قادری ؒ ایک سوال کے جواب میں لکھتے ہیں:’’(بلا عذر یا عذر کی بنا پر چھوڑے ہوئے) ایک روزے کی قضا ایک ہی ہے، ساٹھ روزوں کا حکم کفارہ میں ہے کہ کسی نے بلا عذرِ شرعی رمضانِ مبارک کا ادا روزہ، جس کی نیت رات سے کی تھی، بالقصد کسی غذا یا دوا یا نفع رساں شے سے توڑ ڈالا اور شام تک کوئی ایسا عارضہ لاحق نہ ہوا جس کے باعث شرعاً آج روزہ رکھنا ضرور ی نہ ہوتا، تو اُس جرم کے جرمانے میں ساٹھ روزے پے در پے رکھنے ہوتے ہیں، ویسے (بلاعذریا عذر کی بنا پر)جو روزہ نہ رکھا ہو، اس کی قضا صرف ایک روزہ ہے، (فتاویٰ رضویہ، ج:10،ص:519، رضا فاونڈیشن، لاہور)‘‘۔ اگرچہ بلا عذر روزہ چھوڑنا رمضان کے ثواب سے محروم ہونے کا باعث ہے، لیکن قضا رکھنے سے فرض ساقط ہوجائے گا۔ صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں: ’’جس جگہ روزہ توڑنے سے کفارہ لازم آتا ہے، اس میں شرط یہ ہے کہ رات ہی (سحری) سے روزہ رمضان کی نیت کی ہو، اگر دن میں نیت کی اور توڑ دیا تو کفارہ لازم نہیں (یعنی صرف قضا لازم ہے)، بحوالہ :الجوہرۃُ النیّرۃ،کتاب الصوم، جلد: 1،ص:181-180 ، (بہارِ شریعت ،حصہ پنجم، ص:991)‘‘۔ علامہ احمد بن محمد صاحبِ مختصر القدوری لکھتے ہیں: ترجمہ: ماہِ رمضان کے علاوہ (اور دنوں میں) روزہ توڑنے میں کفارہ نہیں ہے (خواہ وہ قضائے رمضان ہی کا روزہ ہو)، اس کی شرح میں علامہ ابوبکر بن علی یمنی رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں: ترجمہ: کیونکہ رمضان میں (روزہ توڑنے)کا جرم بڑا ہے، کیونکہ اس میں فرض روزے اور ماہِ رمضان (کی بے حرمتی) کا جرم ہے، جبکہ غیرِ رمضان میں صرف روزہ توڑنے (خواہ قضائے رمضان کا روزہ ہو یا نذر کا یا نفلی )کا جرم ہے ، (الجوہرۃ النیّرۃ، جلد:1،ص:173)‘‘۔
تیل کی قیمت میں مزید اضافے
اسلام آباد: ایک سرکاری ذریعے کے مطابق حکومت اس امر پر غور کر رہی ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد خطے میں پھیلتے تنازع کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیسے روکا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کیلئے مالی اور پالیسی نوعیت کے متعدد امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کے روز ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں خبردار کیا کہ خطہ اس وقت کشیدگی اور تنازع کی گرفت میں ہے اور یہ بھی تسلیم کیا کہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پہلے ہی نمایاں طور پر بڑھ چکی ہیں، جس کے باعث حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑے، جن میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 55 روپے فی لٹر کا اضافہ بھی شامل ہے۔ تاہم، انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ اگر عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مزید بڑھتی ہیں تو حکومت کوشش کرے گی کہ اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایک باخبر سرکاری ذریعے نے بتایا کہ حکومت اس امکان کا جائزہ لے رہی ہے کہ عالمی سطح پر تیل کے بل میں مزید اضافے کا کچھ حصہ خود برداشت کیا جائے تاکہ پورا بوجھ صارفین پر منتقل نہ ہو۔ ان کے مطابق، ایک امکان یہ ہے کہ اگر بین الاقوامی قیمتیں مزید بڑھتی رہیں تو وفاقی ترقیاتی بجٹ کے ایک حصے کو تیل کی درآمد کے اضافی اخراجات پورے کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام سے ایسے وقت میں اندرونِ ملک ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جب مہنگائی کا دباؤ پہلے ہی بلند سطح پر ہے۔ ایک اور تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطہ کر کے پٹرولیم سے متعلق ٹیکسوں خصوصاً پٹرولیم لیوی اور ایندھن پر عائد دیگر محصولات کے حوالے سے لچک حاصل کرنے کی درخواست کی جائے۔ حکومتی مشاورت سے واقف ذریعے نے بتایا کہ حکومت یہ موقف اختیار کر سکتی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجودہ اضافہ جنگ کی وجہ سے ہوا ہے اور یہ پاکستان کے اختیار سے باہر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ٹیکسوں میں کچھ ریلیف نہ ملا تو عالمی تیل کی قیمتوں کا پورا بوجھ صارفین پر منتقل کرنا پڑے گا، جس سے پٹرول کی قیمتیں غیر معمولی سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم دے سکتی ہے، ٹرانسپورٹیشن اور پیداوار کے اخراجات میں اضافہ کر سکتی ہے اور اس سے پہلے ہی کمزور معیشت پر مزید دباؤ آئے گا۔ پالیسی سازوں کو خاص طور پر اس بات پر تشویش ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافہ ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر سلسلہ وار اثرات مرتب کر سکتا ہے اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 55 روپے کا جو اضافہ پہلے ہی عوام پر منتقل کیا جا چکا ہے، وہ بھی عوام کیلئے بہت زیادہ ہے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بخوبی آگاہ ہے کہ ایندھن کی بلند قیمتیں عام شہریوں پر کس قدر بوجھ ڈالتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک نہایت مشکل فیصلہ تھا جو دل پر پتھر رکھ کر کرنا پڑا، اگرچہ معاشی حقائق نے حکومت کو یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا، تاہم حکومت غریب عوام پر اس کے اثرات سے پوری طرح باخبر ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت عالمی تیل منڈیوں اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ایندھن کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے اور ساتھ ہی عوام پر پڑنے والے معاشی اثرات کو کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جائے۔
پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم
اسلام آباد: پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کے لیے اسپیکٹرم کی نیلامی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے ہمراہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا آغاز کیا اور اس موقع پر پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹس اسپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا۔ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا گراؤنڈ 60 منٹ کے لیے ہوگا جبکہ بولی کے لیے اہل تینوں ٹیلی کام کمپنیاں نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فائیو جی کی نیلامی کے حوالے سے حکومتی کوششیں آج کامیاب ہوئیں اور حکومت نے اس کے لیے مکمل ایکوسسٹم تیار کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان بلاک چین اور اے آئی جیسی نئی ٹیکنالوجی کی صنعتوں کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ اسپیکٹرم کی نیلامی سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور کنیکٹیویٹی مزید بہتر ہوگی۔ فائیو جی نیلامی کی تقریب سے خطاب میں وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ آج تک پاکستان صرف 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم پر چل رہا تھا جبکہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپیکٹرم آکشن ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے بعد جلد فور جی سروس میں نمایاں بہتری نظر آئے گی جبکہ آئندہ 6 ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروس دستیاب ہو جائے گی۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم ہر 14 دن بعد ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق اجلاس منعقد کرتے ہیں اور خود ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ اسپیکٹرم خالی کرانے اور دستیاب بنانے میں ایس آئی ایف سی کا بھی بڑا کردار ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق ہوگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی فیول بچت سے متعلق تجاویز کا جواب دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق ہے۔ وفاقی حکومت نے کورونا کے دوران استعمال کی جانے والی پالیسی کے بیشتر نکات صوبائی حکومت کو بھیجے تھے ۔ ذرائع کے مطابق توانائی بچت کے لیے وفاقی حکومت کی مارکٹیوں کو جلد بند کرنے ، ورکنگ ڈیز کو ایک دن کم کرنے اور توانائی بحران پر قابو پانےکے لیے ایک دن ورک فرام ہوم کرنے کی تجویز تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاتر میں 50 فیصد عملے کو روٹیشن پالیسی پر کام کرنے، تعلیمی اداروں میں حاضری کم کرنے اور آن لائن کلاسز کی تجویز تھی۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ کے آج ہونےوالے اجلاس میں توانائی بحران سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔ پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران پر وفاقی حکومت نے صوبوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، وفاقی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ عید قریب آرہی ہے مارکیٹس کے لیے ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے کاروبار پر فرق نہ پڑے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ کفایت شعاری ضروری ہے تاہم عوامی مفاد کو مدنظر رکھنا بہت اہم ہے۔ اس کے علاوہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے بھی جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی کابینہ آج ہونے والے اجلاس میں فیول بچت کے لیے مختلف تجاویز پر غور کرے گی ، پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی کو ڈیجیٹلی مانٹیرکیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ ذخیرہ اندوزی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، ڈی سیز کو آگاہ کردیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔
کراچی اور لاہور میں امریکی
کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ سروسز بدستور معطل ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق آج سے 13مارچ کی امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی سفارتخانےکا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو نئی اپائنٹمنٹ کے لیے ہدایات ای میل کے ذریعے دی جائیں گی۔ ادھر امریکی شہریوں کےلیےمعمول کی اور ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت اور پھر پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد امریکی سفارتخانے نے پاکستان میں موجود امریکی قونصل خانوں میں اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو مقامی خبریں مانیٹر کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی
ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں 15دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلےمیں 4 دہشتگرد مارے گئے اور 11 دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ذرائع نےبتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
کراچی: ڈیزل مہنگا ہونے
کراچی میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بسوں کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں بسوں کا کم از کم کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا اور پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کیا۔ ملک میں پیٹرول 321 روپے 17پیسے اور ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہے۔
جو ایران کیخلاف بات
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا کہ ایف بی آر کی نااہلی چھپانے کیلئے عوام سے ڈائریکٹ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ کیا، جب پیٹرول کا اسٹاک موجود ہے تو پیسے کیوں بڑھائے گئے؟ ان حالات میں جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے انہیں شرم آنی چاہیے، ایف بی آر کی نااہلی چھپانے کیلیے عوام سے ڈائریکٹ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا فی لیٹر 20 روپے لیوی میں بھی اضافہ کر دیا گیا، اس کا سب سے زیادہ اثر موٹرسائیکل چلانے والوں پر آئے گا، 11 ارب روپے کا جہاز بیچو پنجاب کے عوام کو ریلیف دو، کے پی حکومت نے 2200 روپے عوام کو دینے کا فیصلہ کیا، یہ اچھا اقدام ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کراچی کے ٹاونز میں 1300 سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہیں کرے گا، سرکاری ملازمین اور وزرا کو بھی 1300 سی سی سے بڑی گاڑی نہیں ملنی چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ دہشتگردی ہے، امریکا میں حقیقت میں کوئی جموریت نہیں ہے، امریکا میں ہارس ٹریڈنگ کو لابنگ کہا جاتا ہے، امریکی عوام امریکی صدر کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کرکے ریفائنریز اور عوام پر بم پھینکے گئے، وہ سمجھ رہے تھے کہ ایران بھی وینیزویلا کی طرح ہے، امریکا اور اسرائیل نے اس خطے کو خون میں دھکیلا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا پوری پاکستانی قوم اس وقت ایران کیساتھ ہے، جو ایران کیخلاف بات کررہا ہے وہ امریکا اور اسرائیل کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہا ہے، ایران کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہونا چاہیے۔
نماز میں خيالات کا
سوال: نماز میں خيالات کا آنا کیسا ہے، اکثر خيالات آتے رہتے ہیں؟ جواب: نماز کے آداب میں سے ہے کہ اسے پوری یک سوئی ، توجہ اور خشوع وخضوع سے ادا کیا جائے، نماز کے دوران یہ تصوّر ہو کہ گویا اللہ ربّ العزت کو دیکھ رہا ہوں، یہ نہ ہوسکے تو یہ تصور ہوکہ اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہا ہے اور میں ان سے مناجات کر رہا ہوں۔ اگر غیر اختیاری طور پر خیالات آجائیں تو یاد آتے ہی فوراً نماز کی طرف متوجہ ہوجائیں، خیالات کو حتیٰ الامکان دور کرنے کی کوشش کریں، ان کی طرف توجہ نہ دیں، اس کوشش کے بعد بھی غیر اختیاری کوئی خیال آئے اس پر مؤاخذہ نہیں ہے، اور نہ ہی اس سے نماز فاسد ہوتی ہے، البتہ نماز میں جان بوجھ کر دنیاوی خیالات لانا یا توجہ و تنبّہ کے بعد بھی قصداً دنیاوی خیالات میں منہمک رہنا منع ہے، اس سے نماز کے اجر و ثواب میں کمی ہوتی ہے۔ نماز میں خیالات سے بچنے کے لیے ان باتوں کا اہتمام کیجیے: (1) طہارت کا اہتمام کیجیے، یعنی استنجا اور وضو، سنّت وآداب کی مکمل رعایت رکھتے ہوئے کیجیے، نیز کپڑوں کی پاکی کا بھی اہتمام ہو۔ (2) جماعت شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے مسجد پہنچ جائیں، نماز سے پہلے کی سنّتیں ادا کریں، اور جتنی دیر نماز کے انتظار میں بیٹھیں، دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور جلال کاتصور کرکے یہ سوچیں کہ ابھی مالک الملک (بادشاہوں کے بادشاہ) کے دربار میں میری حاضری ہے۔ (3) اس دھیان سے ہر نماز ادا کریں کہ ممکن ہے یہ میری زندگی کی آخری نماز ہو ، دوبارہ موقع نہ ملے۔ (4) نماز کے دوران جو کچھ پڑھا جائے، اس کے الفاظ اور معانی کی طرف دھیان رکھیں، یعنی تلاوت کے وقت اس کے معانی پر غور کریں، اور بقیہ ارکان میں جو تسبیحات پڑھی جاتی ہیں، انہیں پڑھتے ہوئے ان کے معانی پر غور کریں۔ بطورِ خاص سورۂ فاتحہ پڑھتے سنتے وقت یہ حدیث شریف ذہن میں رکھیں، رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: میں نے نماز (یعنی فاتحہ) اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھی آدھی تقسیم کی ہے اور میرے بندے نے جو مانگا، اسے ملے گا، جب بندہ کہتا ہے: (الحمد لله ربّ العالمین)سب تعریف اللہ ہی کے لیے جو تمام جہانوں کا رب ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری تعریف کی۔ جب بندہ کہتا ہے: ﴿ (الرحمن الرحیم) ﴾ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری ثنا بیان کی۔ پھر جب بندہ کہتا ہے: (مالک یوم الدین)روزِ جزا کا مالک ہے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی۔ پھر جب بندہ کہتا ہے: (إیاك نعبد و إیاك نستعین ) ہم تیری ہی بندگی کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں) تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ (حصہ)میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے، اور میرے بندے کے لیے ہے جو اس نے مانگا۔ اور جب وہ کہتا ہے: (اهدنا الصراط المستقیم صراط الذین أنعمت عليهم غیر المغضوب عليهم و لا الضالین) ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت دیجیے، ان لوگوں کا راستہ جن پر آپ نے انعام فرمایا، جن پر نہ آپ کا غضب ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے) تو اللہ فرماتا ہے: یہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے کا ہے جو اس نے مانگا۔“ (5) ہر رکن ادا کرتے وقت اس کی سنتوں اور آداب کا خیال رکھیں، مثلاً: رکوع میں نگاہ دونوں پاؤں کی انگلیوں پر ہو، کہنیاں پہلو سے جدا ہوں، دونوں ہاتھ گھٹنوں پر اس طرح ہوں کہ ان کی انگلیوں کا رُخ زمین کی طرف ہو، اور ہاتھوں کی انگلیوں سے گھٹنوں کو پکڑا ہوا ہو، ہاتھ گھٹنوں پر محض رکھے ہوئے نہ ہوں، نیز مرد کو چاہیے کہ رکوع میں اس طور پر اچھی طرح جھکے کہ اس کا سر، کمر اور سرین برابر ہوں، وغیرہ ۔ (6) جس عمل میں مشغول ہوں اس کے بعد آنے والے عمل کی طرف توجہ رہے کہ اب یہ عمل کرنا ہے۔ ان باتوں کا اہتمام کریں گے تو ان شاء اللہ اس طرح نماز میں دھیان حاصل رہے گا۔ ابتدا میں محنت کرنی ہوگی، آہستہ آہستہ مشق ہو جائے گی اور دھیان بھی نہیں بٹے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا آئل کمپنیز کو زيادہ منافع دینےکے برابر ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئل کمپنیزجو پیٹرول اورڈیزل آج بیچ رہی ہیں وہ 28 فروری سےپہلےکم قیمت پر لیا گیاتھا، ابھی قیمتیں بڑھانے اور کمپنیز کو مزید زیادہ منافع دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ابھی قیمتیں بڑھانا ویسا ہی ہے جیسا حکومت نے شوگرملوں کو چینی برآمد کرنےکی اجازت دی تھی۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے شوگر مل مالکان کا منافع بڑھا لیکن عوام کو نقصان ہوا۔
تبدیل ہوتی علاقائی و عالمی
وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی، موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہے جس کے تحت سرکاری روابط زوم پر انجام دینے کی تجویز ہے، اجلاس میں اسکول کالجز کلاسز آن لائن، آفسز میں ورک فرام ہوم کی پالیسی بھی زیر غور آئے گی۔
پاکستان کی سعودیہ سے
اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب کو طویل مدتی اقتصادی تعاون کی 8 اہم درخواستیں پیش کردیں جن میں موجودہ 5ارب ڈالر کے ذخائر کو 10 سالہ طویل مدتی سہولت میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کی حکومت کے سامنے طویل مدتی اقتصادی تعاون کے تحت آٹھ درخواستیں پیش کی ہیں، جن میں موجودہ چھوٹے عرصے کے 5 ارب ڈالر کے ذخائر کو 10 سالہ طویل مدتی سہولت میں تبدیل کرنا، ڈیفرڈ ادائیگی کے تحت تیل کی سہولت کو 1.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنا اور اس کی مدت میں اضافہ کرنا، بیرون ملک پاکستانیوں کی رقوم 10 ارب ڈالر کی سکیورٹائزیشن کرنا، اور دیگر امور شامل ہیں۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ جاری جغرافیائی سیاسی تناؤ کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، جو امریکا اور اسرائیل کی قیادت میں ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران پیدا ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے تحت تیسری جائزے کی تکمیل کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب پہلے ہی جامع اقتصادی تعاون کے پیکج پر مذاکرات کر رہے تھے۔
پی ایس ایکس میں شدید مندی
مشرق وسطیٰ میں ہونے والی جنگ کے پاکستانی معیشت پر بھی منفی اثرات کا سلسلہ جاری ہے اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مسلسل شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 9780 پوائنٹس کمی سے 147715 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ کے ایس سی 30 انڈیکس 6.39 فیصد کم ہوا جس کے بعد کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا۔ سرکٹ بریک کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان جاری رہا اور 100 انڈیکس 13050 پوائنٹس کمی سے 144445 پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 10566 پوائنٹس کم ہو کر157496 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 10217پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور بازار میں 3.28 ارب شیئرز کے سودے 181 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1231 ارب روپے کم ہوکر 17698 ارب روپے ہوگئی۔
ٹرمپ نے یہ سمجھ کر بڑی
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ سمجھ کر “بڑی غلطی” کی کہ چند دنوں کی جنگ کے بعد ایران ہتھیار ڈال دے گا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ “اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری قوم اور ہمارے عوام ہرگز ہتھیار نہیں ڈالیں گے، وہ لڑیں گے، جدوجہد کریں گے اور سرینڈر نہیں کریں گے۔” انہوں نے خبردار کیا کہ اگر خلیجی ممالک میں سے کسی نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی تو ایران اس کے خلاف جوابی اقدامات کرے گا۔ انہوں نے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے اس بیان کی بھی تائید کی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر بنیادی ڈھانچے پر حملے جاری رہے تو ایران بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جوابی کارروائی کرے گا۔
نیویارک: مسلمان مخالف
نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں مسلمانوں کیخلاف ریلی نکالی گئی جس دوران نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشکوک ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ 2 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے وقت میئر اور ان کی اہلیہ گھر پر تھے یا نہیں
پیشگی منصوبہ بندی،
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی کشیدہ صورتحال نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث چند دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر ہیں، ایسے بحران میں حکومت کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کرنا، بہت محنت کا کام ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس کیلئے پیشگی منصوبہ بندی، روابط اور انتظامات کی لمبی داستان ہے، اگر وہ سب نہ کیا ہوتا تو آج پیٹرول 375 روپے فی لیٹر ہونا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ کیا جس پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پچپن، پچپن روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
ورک فرام ہوم ، آن لائن کلاسز،
اہور: محکمہ توانائی پنجاب نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد توانائی کی بچت کے لیے تجاویز حکومت کو پیش کر دیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب نے سرکاری اجلاس آن لائن اور ورک فرام ہوم کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ توانائی پنجاب نے جامعات اورکالجز میں آن لائن کلاسز اور اسکولز اور اکیڈمیز میں ہائبرڈ نظام متعارف کرانےکی سفارش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے ، اورنج لائن اور میٹرو بس سروس کے اوقات بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے، ہائی انٹینسٹی ایل ای ڈیز، بل بورڈز اور نیون سائنز بند کرنے اور عمارتوں کی سجاوٹی لائٹس بند کر کے توانائی کی بچت کی سفارش کی گئی ہے۔ دوسری جانب کے پی حکومت نے بھی غیر ضروری سرکاری دوروں اور تقریبات پر فوری پابندی لگادی۔ سرکاری دفاتر میں ایندھن کے استعمال کی مانیٹرنگ ہوگی ، پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، ایک ہی کام کے لیے متعدد سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومتیں خود فضول خرچیاں
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گی جس سے عوام متاثر ہوں۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ فیول سپلائی لائنز متاثر ہونے کے خدشات پر وفاقی وزیر خزانہ و پٹرولیم سے اجلاس ہوا اور وفاقی حکومت نے ممکنہ سپلائی بحران اور قیمتوں پر اثرات سے متعلق کے پی حکومت کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرے گی جن سے عوام متاثر ہوں، حکومتیں خود فضول خرچیاں کریں اور پھر بحران کا بوجھ عوام پر ڈال دیں یہ درست نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایران، امریکا اور اسرائیل تنازع کا بوجھ پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر ڈالنا مسئلے کا حل نہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ بحران کے وقت لگژری اخراجات کے بجائے یہی وسائل عوام کو سبسڈی دینے پر خرچ ہونے چاہئیں۔
ایران کے سعودی عرب
ایران کی جانب سے سعودی عرب اور پڑوسی خلیجی ملکوں پر حملوں نے پاکستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ عرب ٹی وی چینل الجزیرہ کے تجزیے کے مطابق بڑھتے ہوئے ایرانی حملوں کے باعث پاکستان کےلیے تنازع میں غیر جانبدار رہنا آسان نہیں ہوگا۔ الجزیرہ نے لکھا کہ پاکستان اب تک ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوشش کررہا ہے جبکہ ایرانی قیادت کو سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دفاعی معاہدے کا خیال رکھنے کا پیغام بھی دے رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فی الحال اسلام آباد کا سب سے مضبوط کارڈ سفارت کاری ہی ہے لیکن اگر سعودی توانائی تنصیبات اور انفرا اسٹرکچر پر حملے بڑھتے ہیں تو سعودی عرب پاکستان سے دفاع میں تعاون کا کہہ سکتا ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان معاہدے کے تحت اپنے وعدے پورے نہیں کرتا تو پاک سعودی تعلقات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
سوات ، مالاکنڈ سمیت
سوات ، شانگلہ اور بونیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ شانگلہ ، بونیر ، مالاکنڈ ، دیربالا، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 216 کلو میٹرتھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کراچی: ڈیری فارمرز کا دودھ
کراچی میں ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن نے دودھ کی قیمت بڑھانے کیلئے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا۔ ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن کی جانب سے کمشنر کراچی کو خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے کی جائے۔ ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن کے مطابق 70روپےفی لیٹرنقصان برداشت سے باہرہوگیا ہے۔ واضح رہےکہ اس وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ 220 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
سندھ میں پاکستان کا پہلا
کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں ہر گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دے دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بغیر انشورنس نہ اب گاڑی رجسٹرڈ ہوگی اور نہ ہی ٹوکن ٹیکس جمع ہو سکے گا، حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 7 لاکھ اور معذوری پر 5 لاکھ روپے معاوضہ ملےگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گاڑیوں کے لیے نو فالٹ معاوضہ سسٹم کی منظوری دے دی ہے، پاکستان کا پہلا جدید ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم سندھ میں فعال ہو گیا ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد نئی دفعہ کا اضافہ کر دیا ہے، ٹریفک حادثات کے متاثرین کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ ایکسائز کو قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں کی منتقلی کیلئے بھی اب ویلڈ انشورنس پالیسی کا ہونا لازمی ہوگا۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ روڈ سیفٹی اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے یہ اقدام اہم سنگ میل ہے، تھرڈ پارٹی انشورنس کا قانون حادثات کے متاثرہ غریب خاندانوں کےبڑا سہارا ثابت ہوگا، متاثر ہونے والے شہری کو قانون کے تحت فوری مالی ریلیف ملے گا، سسٹم کو اتنا شفاف بنایا ہے کہ جعلی انشورنس کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائےگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کو اس نئے قانون کے فوائد سے آگاہ کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے، ٹیکس کلیکشن کے ساتھ ساتھ عوام کو سروسز فراہم کرنا ہمارا اصل مقصد ہے۔
سکیورٹی فورسز کی کے پی
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں5 الگ الگ کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں کے دوران جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کے دوران خوارج کےٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج مارے گئے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 خوارج مارےگئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبراور جنوبی وزیرستان میں بھی 2 جھڑپوں کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے، بھارتی سرپرست یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی نے مزید بتایا کہ افغانستان سرحد پر درپیش چیلنجز کے باوجود انسداد دہشتگردی آپریشنز جاری ہیں اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن “عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مشکلات کا پہاڑ کھڑا کرے گا، ملک میں پہلے ہی 45 فیصد غربت اور 21 سال کی بلند ترین بے روزگاری ہے۔ مزمل اسلم نے کہا ابھی عالمی مارکیٹ میں تیل قیمت 80 ڈالر فی بیرل پرہے، انہوں نے سوال کیا اگر عالمی مارکیٹ میں فی بیرل تیل 120 ڈالرپر چلا گیا تو کیا حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں 500 روپے کااضافہ کرے گی؟ یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
خطے میں کشیدگی: پاکستان سے
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی97 پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ 58 پروازوں کے اڑانے بھرنے کا امکان ہے۔ کراچی سے دوحہ،دبئی، شارجہ ، ابوظبی اوربحرین کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ13 پروازیں متوقع ہیں۔ لاہور سے ابوظبی،دبئی،دوحہ اور شارجہ کی 22 پروازیں منسوخ کی گئی جبکہ 7 پروازوں کے اڑان بھرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد سے بھی دبئی، ابوظبی، دوحہ اور شارجہ کی 26 پروازیں منسوخ جبکہ16 آپریشنل ہیں۔ پشاور سے شارجہ،ابوظبی، دبئی، راس الخیمہ کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ6 متوقع ہے۔ سیالکوٹ سے دوحہ، دبئی اور شارجہ کی 5 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 4 آپریٹ ہورہی ہیں۔ ملتان سے شارجہ، دبئی،ابوظبی اور دمام کی 6 پروازیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی،شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 4 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ 8 روز میں پاکستان سےمشرق وسطیٰ کی منسوخ پروازوں کی تعداد 1300 ہوگئی جبکہ مشرق وسطیٰ کی ایک ہفتے میں منسوخ پروازوں کی تعداد 27600 ہوگئی۔ ادھر دوحہ ائیرپورٹ نے فلائٹ آپریشن ایک ہفتہ بعد آج سے جزوی بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے
گوادر مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ایس پی کوسٹل ہائی وے نے بتایا کہ اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں کے اہلخانہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزارت اطلاعات کی سعودی
وزارت اطلاعات نے پاکستان کے لیے سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ وزارت اطلاعات نے سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی امداد اور سرمایہ کاری معطل ہونے کی خبر جھوٹی ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق یہ جھوٹا بیانیہ بھارت سے جڑے ایک پاکستان مخالف اکاؤنٹ سے گھڑا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات نے مزید کہا کہ جھوٹے بیانیے کامقصد پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کے تحت مضبوط تعلقات کے دوران خوف پھیلانا ہے۔
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں
اسلام آباد: ارکانِ پارلیمنٹ کے اثاثہ جاتی گوشواروں تک عوامی رسائی کو محدود کرنے کی ایک مجوزہ کوشش نے شفافیت کے حوالے سے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے، جبکہ ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ مجوزہ تبدیلیاں منتخب نمائندوں کے احتساب کی کوششیں کمزور کر سکتی ہیں اور پاکستان کے انسدادِ بدعنوانی سے متعلق وعدوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس تشویش کی وجہ قومی اسمبلی میں الیکشن (ترمیمی) بل 2026ء کا پیش ہونا ہے، بل کا مقصد ارکانِ پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوامی رسائی کو محدود کرنا ہے۔ ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے صدرِ مملکت، وفاقی حکومت اور قانون سازوں سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ تجویز واپس لی جائے، کیونکہ اس سے ان چند طریقۂ کار میں سے ایک کمزور پڑ جائے گا جن کے ذریعے شہری عوامی عہدوں پر فائز افراد کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کر سکتے ہیں۔ جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ موجودہ قانون کی دفعات، خصوصاً دفعہ 137 اور 138، عوام کو ارکان پالیمنٹ کے اثاثوں اور واجبات کا جائزہ لینے کی اجازت دیتی ہیں، اور یہ عمل قانون سازی کے عمل میں شفافیت اور سیاسی دیانت کیلئے بیحد ضروری سمجھا جاتا ہے۔ اس رسائی کو محدود کرنے سے قانون سازوں کے مالی طرزِ عمل پر عوامی نگرانی کمزور ہو جائے گی۔ ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نشاندہی کی کہ مجوزہ ترمیم ان اصلاحات سے بھی متصادم ہو سکتی ہے جو پاکستان نے حالیہ عرصے میں حکمرانی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اختیار کی ہیں۔ تنظیم کے مطابق، پاکستان کے بارے میں آئی ایم ایف کی گورننس اور کرپشن ڈائگنوسٹک رپورٹ کی سفارشات کے تحت حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوامی عہدوں پر بیٹھے افراد کی دیانت اور شفافیت کے نظام کو مزید مضبوط کریں۔ تنظیم نے اس امر کی بھی نشاندہی کی کہ پاکستان نے حال ہی میں اس کے برعکس سمت میں پیش رفت کرتے ہوئے سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2025ء کے ذریعے سرکاری ملازمین کیلئے شفافیت کے تقاضوں میں اضافہ کیا ہے، جس کے تحت گریڈ 17؍ سے گریڈ 22؍ تک کے افسران کو اپنے ملکی و غیر ملکی اثاثے، بشمول اپنے قریبی اہلِ خانہ کے اثاثے، عوام کے سامنے ظاہر کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ تنظیم نے خبردار کیا کہ اگر ارکانِ پارلیمنٹ کے گوشواروں تک رسائی محدود کر دی گئی تو ایسی صورتحال پیدا ہو جائے گی جس میں سرکاری ملازمین پر شفافیت کے تقاضے منتخب قانون سازوں کے مقابلے میں زیادہ سخت ہوں گے۔ ٹرانس پیرنسی نے مزید متنبہ کیا کہ اثاثہ جاتی گوشواروں تک عوامی رسائی کو محدود کرنے سے پاکستان کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں درجہ بندی بھی متاثر ہو سکتی ہے، جو ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل ہر سال جاری کرتی ہے اور جس میں عوامی عہدے داروں کے احتساب کو عالمی اداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک اہم اشاریے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تنظیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ شفافیت کو محدود کرنا اقوام متحدہ کے انسدادِ بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کے وعدوں کے بھی برخلاف ہوگا، جس میں ناجائز دولت کے حصول اور مفادات کے تصادم سے بچاؤ کیلئے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کی رسائی کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ترمیمی اقدام کو روکے اور اس کے بجائے ایسا مضبوط قانونی ڈھانچہ برقرار رکھے جو عالمی بہترین طریقۂ کار کے مطابق قانون سازوں کے اثاثہ جاتی گوشواروں تک عوامی رسائی کو یقینی بنائے۔
امارات سے خصوصی
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو ایک ہفتہ گزر گیا ہے اور ایسے میں مشرق وسطی کے 10 ممالک کی فضائی حدود شدید متاثر ہونے سے فلائٹ آپریشنز بند ہیں۔ ایران امریکی تنصیبات کو جواز بنا کر یو اے ای سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی مسلم ملکوں کو نشانہ بنا چکا ہے تو پھر ایسے میں متحدہ عرب امارات اچانک پھنسے ہوئے لاکھوں مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کیلئے کیسے سیکڑوں خصوصی پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ اس سلسلے میں غیرملکی میڈیا نے امارات اور ایران سے معاہدے کیلئے بیک چینل ڈپلومیسی کا انکشاف کیا ہے۔ غیرملکی چینل اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق امارات کی فضائی حدود اور فلائٹ آپریشن بند ہے، ایسے میں سوچنے کی بات ہے کہ پروازیں کیسے چل رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امارات سے آپریٹ کی گئی پروازیں طے شدہ پروازیں نہیں بلکہ خصوصی پروازیں ہیں اور یہ ایران اور خلیجی ریاستوں کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی کی ایک غیر معمولی کہانی کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ بیک چینل روٹس قطر اور یمن کے ذریعے قائم کیے گئے ہیں جس نے امارات پر فضائی حدود کھولنے اور پروازوں کیلئے ایک محفوظ راہداری قائم کرنے کی اجازت دی ہے جو دنیا بھر کے لاکھوں مسافروں کو امارات سے گھر پہنچنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے علاقے کو تیسرے فریق کیلئے فائدہ مند نہیں ہونے دیں گے جو ایران کے خلاف کارروائیوں کیلئے استعمال ہو، بدلے میں ایران نے ابوظبی اور دبئی سے پروازوں کو طے شدہ راستے پر محفوظ راہداری قائم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کی تفصیلات کافی حیرت انگیز بتائی گئی ہیں، ایران نے ان مخصوص راستوں پر پرواز کرنے والے تجارتی طیاروں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت یہ صرف قلیل مدت کے لیے تقریباً 48 گھنٹے ہیں لیکن اگر صورتحال برقرار رہی تو شاید اس میں توسیع کی جائے گی اور یہ شاید مسافروں کیلئے یہ سوچنے کا بہترین آپشن ہے کہ وہ اپنے گھروں تک پہنچ سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ دبئی اور ابوظبی کے مکینوں میں سے بہت سے لوگ اب ان شہروں میں رکنے کیلئے پرجوش اور کافی خوش ہیں، دوسری طرف کویت، بحرین اور قطر سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئی ایک پرواز بھی اڑان نہیں بھر سکی، ان ملکوں کے ہزاروں مسافر مہنگے ترین زمینی راستے سے سعودی عرب کا سفر کرکے منزلوں تک پہنچ رہے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی یافتہ 15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس آپریشن کیا گیا، خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 12خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیر کر بھرپور کارروائی کی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع بسیما میں بھی آپریشن کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کرمؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے، سکیورٹی فورسز ملک سے بیرونی سرپرست یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس:
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے 47 اشتہاری ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو کیس کا فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کو قید کے ساتھ 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور ان کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت سے سزا پانے والوں میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب اور راشد شفیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شہباز گل، ذلفی بخاری، محمد احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضیٰ بھی ملزمان میں شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شوکت علی بھٹی، عثمان سعید بسرا اور اعجاز خان جازی کو بھی قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سزا پانے والے ملزمان جی ایچ کیو گیٹ، حمزہ کیمپ اور آرمی میوزیم پرحملوں میں ملوث پائے گئے، جے آئی ٹی رپورٹ نے ملزمان کو پرتشدد احتجاج کی منصوبہ بندی میں ملوث مرکزی ملزم قرار دیا۔ فیصلے کے مطابق ملزمان پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پرحملوں اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، مقدمےمیں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی، 118 ملزمان پر دسمبر 2024 میں فرد جرم عائد کی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مقدمے میں اب تک استغاثا کے کل 44 گواہان کے بیانات رکارڈ ہوچکے ہیں، 118ملزمان میں 18 ملزمان دوران ٹرائل عدالت سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے، 29ملزمان مقدمے کے اندراج کے بعد کبھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت47 اشتہاری ملزمان کا علیحدہ ٹرائل چلایا گیا، پراسیکیوشن نے رواں سال 6 جنوری کو اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دائرکی، عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر انکوائری تشکیل دی، رواں سال 8 جنوری کو 47 مفرور ملزمان کا اشتہار جاری کیا گیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ملزمان کو 7دن کےاندر عدالت کےسامنےسرنڈر کرنے کاموقع دیا، عدالتی احکامات اور اشتہار جاری ہونےکے باوجود کوئی ملزم عدالت پیش نہیں ہوا۔
ٹی20 ورلڈکپ:
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 246 رنز بناسکی۔ ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی اننگز بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ شیوام دوبے نے 43 ، ایشان کشن 39، سوریا کمار یادیو 11، ہاردک پانڈیا 27 اور تلک ورما نے 21 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل راشد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی اننگز انگلینڈ کی ٹیم 254رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ پر 246 رنز تک پہنچ سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 105رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ول جیکس نے 35 اور جوز بٹلر نے 25رنز اسکور کیے۔ بھارت کی طرف سے ہاردیک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 8 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل نے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی یومیہ آمدنی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سے یومیہ اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔ پی اے اے کو اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافے سے یومیہ 8 لاکھ ڈالر آمدنی ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق صورتحال سے قبل پاکستانی حدود سے 550 سے 600 پروازوں یومیہ گزرتی تھیں۔ اوورفلائنگ پروازوں میں اضافے سے یومیہ آمدنی میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پانچ دن بعد دبئی سے اماراتی ائیرلائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ اماراتی ائیرلائن کی پرواز 28 فروری سے دبئی میں پھنسے مسافروں کو لےکرکراچی پہنچی، پرواز میں 300 سے زائد مسافر دبئی سے کراچی پہنچے ہیں۔
ایران امریکا اسرائیل جنگ
ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازیں شدید متاثر ہیں۔ پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ ہوئیں تاہم کچھ پروازیں بحالی کی طرف گامزن ہیں۔ کراچی سے دبئی، دوحہ، ابوظبی، شارجہ اور بحرین کے لیے آج 21 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور سے دبئی، دوحہ، شارجہ، کویت، دمام اور ابوظبی کے لیے 27 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد سے دوحہ، ابوظبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کے لیے 29 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 14 پروازیں روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ پشاور سے دوحہ، ابوظبی، دبئی، شارجہ اور جدہ کے لیے 12 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 4 شیڈول کی گئی ہیں۔ ملتان سے دوحہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور دمام کے لیے 8 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 7 روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور جدہ کے لیے 7 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 2 پروازیں آپریٹ ہونے کی توقع ہے۔ کوئٹہ سے شارجہ اور دبئی کی آج کی چاروں پروازیں آپریٹ ہونے کی امید ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازیں مجموعی طور پر 1130 ہو چکی ہیں۔ اماراتی ائیرپورٹس بحالی کی طرف گامزن ہیں اور ایک دن میں 400 پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔ دبئی سے 250، ابوظبی سے 50 اور شارجہ سے 45 پروازیں روانہ ہوئیں۔ راس الخیمہ سے لاہور اور ممبئی کے لیے 4 پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں تاہم دوحہ، بحرین اور کویت سے 6 روز بعد بھی کوئی پرواز روانہ نہیں ہو سکی۔ امارات سے 30 ہزار افراد کے انخلاء کے لیے دبئی، ابوظبی اور شارجہ سے خصوصی آپریشن جاری ہے۔
پنجاب کے تمام اضلاع میں
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں ’ اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں’اینٹی ڈرون یونٹ‘اور ’اینٹی ڈرون سسٹم‘ قائم کیے جائیں گے، یہ اینٹی ڈرون یونٹ اسپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے ضلع کی فضائی نگرانی کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔ حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت
خیبرپختونخوا حکومت نے وادی پشاور میں وفاق کے تعاون سے ٹرین چلانےکا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے سیکرٹری اور چیئرمین ریلویز کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ مجوزہ ٹرین منصوبے کا نام’پشاور ویلی ریلوے‘رکھنے پراتفاق ہوا ہے۔ خط کے مطابق کے پی حکومت ریلویز انفرا اسٹرکچر پر ریل کار اور ڈیزل ملٹیپل یونٹس چلانے پرکام کررہی ہے، منصوبے کی پیشگی فزیبلٹی اسٹڈی پر گراؤنڈ ورک شروع کردیا ہے، پہلے مرحلےمیں 62 کلومیٹر پرمشتمل پشاور- نوشہرہ جہانگیرہ ریلوےسکیشن پرکام ہوگا۔ خط میں بتایاگیا ہےکہ دوسرے مرحلے میں 65 کلومیٹر نوشہرہ-مردان- درگئی ریلوے سیکشن پرکام کیا جائے گا، 27 کلومیٹرمردان-چارسدہ سیکشن اور 18کلومیٹر پشاور-جمرود سیکشن پرکام ہوگا، 60 کلومیٹر پرمشتمل کوہاٹ-جنڈ ریلوے سیکشن پربھی کام کیا جائے گا۔ خط کے مطابق کے پی حکومت اورریلویز کے اجلاس میں تعاون بڑھانے پرغورکیا گیا تھا، مضافاتی ریل سروس کو اوپن ایکسیس فریم ورک کےتحت مرحلہ وارلاگوکیا جائےگا، پاکستان ریلویزکے موجودہ ڈھانچےکے استعمال کے لیے باہمی اتفاق سےٹریک ایکسیس چارج ادا ہوگا۔ خط میں درخواست کی گئی کہ پاکستان ریلویز ورکنگ گروپ میں نمائندگی کے لیے تکنیکی ٹیم نامزد کرے۔ دوسری جانب سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ محمد زبیر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ گیم چینجر ہوگا، پہلی مرتبہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں مل کر کام کریں گی، ریل منصوبےسے کے پی حکومت کوانفرااسٹرکچر کی تعمیرمیں بچت ہوگی، منصوبے سے ریلوے کا بزنس بڑھے گا اورآمدن بھی ہوگی۔
آذربائیجان سے انخلاکرنیوالے
باکو: پاکستانی سفارتخانہ نے آذربائیجان سے انخلا کرنے والے پاکستانیوں کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق آستارا بارڈر پر پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم 24گھنٹے سہولت فراہم کر رہی ہے، بارڈر پرفوری رابطے اور مسائل کے حل کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ آذربائیجان میں داخلے کےلیے آذری حکام سے پیشگی اجازت لازمی قراردی گئی ہے، زیادہ رش کے باعث اجازت نامے کے اجرا میں وقت لگ سکتا ہے، لہٰذا اجازت نامے کی تصدیق کے بعد ہی سرحد کی طرف سفر کیا جائے۔ پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستانیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر پر شدید سردی کے باعث گرم کپڑوں کا انتظام رکھیں، بچے اور بزرگ خصوصی احتیاط برتیں۔
کراچی: ایم ٹی خان اور
کراچی کی مصروف ترین شاہراؤں میں سے ایک ایم ٹی خان روڈ اور مائی کلاچی روڈ کو ایک بار پھر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے صبح جناح برج سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ چھوٹی ٹریفک کے لیے کھولا تھا اور مائی کولاچی روڈ پر پھاٹک سے جناح برج جانے والا روڈ بھی چھوٹی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ پی آئی ڈی سی سے سلطان آباد تک روڈ چھوٹی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی تھی۔ سلطان آباد ٹریفک سیکشن سے مائی کولاچی پھاٹک تک روڈ ٹریفک کیلئے تاحال بند ہیں اور ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ایم ٹی خان روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے، ایم ٹی خان روڈ پر رکاوٹیں لگاکر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ پی آئی ڈی سی پل پر کنٹینر لگاکر روڈ بند کردیا گیا ہے۔ ادھر مائی کلاچی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں، ٹریفک کو پی آئی ڈی سی سے کھجور چوک کی طرف اور مائی کلاچی سے آنے والی ٹریفک کو واپس موڑ دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے، جبکہ مائی کولاچی روڈ بند ہونے کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔
امریکا کی پاکستان کیلئے
پاکستانامریکا کی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری لیول 3 برقرار، سفر پر نظرثانی کی ہدایت امریکا کی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری لیول 3 برقرار، سفر پر نظرثانی کی ہدایت امریکا نے اپنےشہریوں کوبلوچستان اور خیبرپختونخواکےبعض علاقوں میں سفرنہ کرنےکی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو امریکا نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری لیول3 برقرار رکھی ہے۔ امریکا نے ٹریول ایڈوائزری کی بنا پر پاکستان کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔ امریکا نے اپنےشہریوں کوبلوچستان اور خیبرپختونخواکےبعض علاقوں میں سفرنہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق لاہور اورکراچی میں غیرہنگامی سفارتی عملے اور اہلخانہ کو پاکستان چھوڑنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
کراٹے ٹیم کے دورہ روس
پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نےکراٹے ٹیم کے دورہ روس میں انسانی اسمگلنگ کی شکایت پر تحقیقات شروع کردیں۔ ایف آئی اے کے مطابق شکایت موصول ہوئی ہے کہ نیشن کپ کراٹے ٹورنامنٹ کو انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا گیا، مبینہ طورپرغیر متعلقہ افراد کو شامل کرکے انہیں یورپ فرارکرانے کی کوشش کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق لنڈی کوتل، ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے کوچز اورارکان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ماسکو ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے تمام اراکین کی جانچ کی جائے گی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، ثبوت ملنے پرمتعلقہ فیڈریشنز اورعہدیداران کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ واضح رہےکہ 28 فروری سے 2 مارچ تک ماسکو میں نیشن کپ کراٹے ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا۔
ابوظبی ائیرپورٹ سے
ابوظبی ائیرپورٹ سے آج سے محدود کمرشل پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔ یو اے ای حکام کے مطابق سکیورٹی جائزے اور متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد آج 6 مارچ سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابوظبی کی ایک ائیرلائن ابتدائی مرحلے میں چند اہم شہروں کے لیے محدود پروازیں چلائے گی۔ ائیرلائن حکام نے کہا کہ پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو نئی پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جب کہ حالات بہتر ہونے پر مزید مقامات کے لیے پروازیں مرحلہ وار بحال کی جائیں گی۔ ائیرلائن حکام کے مطابق 28 فروری تک جاری کیے گئے ٹکٹ رکھنے والے مسافر بغیر کسی فیس کے نئی بکنگ کراسکتے ہیں اور 21 مارچ تک کی پروازوں کے مسافر ریفنڈ کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ ابوظبی ائیرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ تصدیق شدہ ٹکٹ یا باقاعدہ اطلاع کے بغیر ائیرپورٹ آنے سے گریز کریں۔
خطے کی صورتحال
اسلام آباد: وزیراعظم نے خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات اسٹاک اور کھپت پر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کے بارے میں سفارشات پیش کیں جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی پیٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے بارے میں سفارشات دے گی، ای سی سی سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جب کہ تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم اورآفسز کیلئے ورک فرام ہوم کاپلان پیرکو پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو صوبوں سے مشاورت کے بعد پیر کو ورک فرام ہوم کے بارے میں پروپوزل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ان اقدامات کے باعث ایندھن اسٹاک کا مؤثر استعمال اور طلب میں کمی ہوسکے گی۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے: وزارت پیٹرولیم دوسری جانب اجلاس کے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے بریفنگ میں بتایا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں، جو پیٹرول پمپ مصنوعی قلت میں ملوث ہو، اس کو فورا بند کیا جائے، اوگرا مصنوعی قلت میں ملوث پیٹرول پمپ کا لائسنس منسوخ کرکے قانونی کارروائی کرے جب کہ وزیر پیٹرولیم صوبوں کا دورہ کریں، وزیرپیٹرولیم صوبائی حکومتوں کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور عوام کو بلاتعطل فراہمی سے متعلق لائحہ عمل تیار کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت سے متعلق ڈیش بورڈ بنایا جائے، ڈیش بورڈ کے ذریعے صوبوں کے ساتھ رئیل ٹائم میں ڈیٹا شیئر ہو، ڈیش بورڈ کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل کی نگرانی کی جائے۔
مشرق وسطیٰ اور افغانستان
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورت حال پر حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی اور سیاسی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمانی لیڈرز اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو سکیورٹی صورت حال پر اِن کیمرا بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی قیادت سے رابطوں پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو متوازن انداز میں چلانے پر زور دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کو بھی بریفنگ میں شامل کرنےکا کہا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خطے کی بدلتی صورتحال پرپارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے، تجویز ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کی تجویزکی تائید کی۔ دیگر شرکاء نے بھی کہا کہ ماضی میں بھی پیش آنے والے واقعات پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جاتا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ان کیمرا اجلاس بلانے سے متعلق اتحادیوں اور مولانا فضل الرحمان سے وقت مانگ لیا، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانےکے حوالے سے مشورہ کرلیتے ہیں۔ جیو نیوز سےگفتگو میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کیمرا اجلاس میں عسکری قیادت نے بتایا کہ ایران سے پہلے بھی رابطےکیے اور اب بھی رابطے کر رہے ہیں،کوشش ہے کہ غلط فہمی دور ہو ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خلیجی ممالک پر ایران کے حملے نہیں ہونے چاہئیں، امریکا کو بھی باور کرایا جائےکہ ایران کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت کے بعد حملےکا جواز نہیں بنتا ۔
قطر سے گیس سپلائی
امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ قطر سے گیس کی سپلائی پر دباؤ کے بعد پاکستان میں کھاد کی صنعتوں کو گیس سپلائی روک دی گئی ہے۔ صنعتی شعبے کے لیے بھی گیس سپلائی میں کمی پر غور جاری ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت پیٹرول مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر تسلی بخش قرار دیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتِ حال پر قریبی نظر ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دوست ممالک سے اضافی خام تیل کی فراہمی کے لیے رابطے جاری ہیں۔
سکھربیراج پردروازوں کی
سکھربیراج پر دروازوں کی تبدیلی کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق سکھربیراج پردروازوں کی تبدیلی کےدوران گیٹ نمبر46 اور47 پرقائم عارضی بند ٹوٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق عارضی بند ٹوٹنے سے زیر استعمال مشینری کو بھی نقصان پہنچا جب کہ کسی ملازم کے زخمی ہونے کی اطلاع تاحال سامنے نہیں آئیں۔
کیا سال کے آخر میں
سوال: میں ہر سال اپنے مال اور بیوی کے زیورات کی زکوٰۃ رمضان میں ادا کرتا ہوں، اس سال میں نے اپنا مکان فروخت کردیا ہے اور مکان کی رقم رمضان سے 15دن پہلے ملی ہے۔ میری نیت یہ ہے کہ اس رقم کو کاروبار میں لگاکر کچھ عرصہ بعد دوبارہ مکان خریدوں گا، کیا اس رقم پر زکوٰۃ فرض ہے ؟ مفتی منیب الرحمٰن کا جواب: آپ چونکہ پہلے سے صاحبِ نصاب ہیں اور رمضان المبارک میں اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ، لہٰذا زکوٰۃ کی ادائی کی تاریخ سے کچھ وقت پہلے بھی اگر مزید مال آپ کے پاس آیا تو اُس پر بھی زکوٰۃ اداکی جائے گی، مال کے ہر ہر حصے پر علیحدہ سال گزرنا شرط نہیں ہے۔ شیخ الاسلام علامہ ابوبکر بن علی بن محمدالحداد یمنی لکھتے ہیں: ’’ جو شخص مالکِ نصاب ہے، اگر درمیان سال میں کچھ اور مال اُسی جنس کا حاصل کیا، اُسے پہلے سے موجود مال میں ملا کر اُس کی زکوٰۃ ادا کرے، خواہ وہ مال اُس کے پہلے مال سے(نمو پاکر) ملاہو یا میراث یا ہبہ یا کسی اور جائز ذریعے سے حاصل ہواہو ، شرط صرف یہ ہے کہ اُسی جنس سے ہو ،(الجوہرۃ النّیّرۃ ،ص:173)‘‘۔ تنویر الابصار مع الدرالمختار میں ہے : ترجمہ:’’ سال کے وسط میں جوبھی مال حاصل شدہ ہو خواہ ہبہ کی صورت میں ہو ،شراء ،میراث یا وصیت کی صورت میں ہو ،اُسے ہم جنس نصاب میں شامل کیا جائے گا ،پس حولِ اصل کی زکوٰۃ اداہوجائے گی ‘‘۔ اس کی شرح میں علامہ ابن عابدین شامی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اگرکوئی شے سال کے اختتام سے حاصل ہوئی خواہ ایک دن ہی پہلے ہو ،اُسے (پہلے سے موجود نصاب میں) ملایا جائے گا اورتمام (مال) کی زکوٰۃ اداکی جائے گی ،(ردالمحتار علیٰ الدرالمختار ، جلد 2،ص:288)‘‘۔ خلاصۂ کلام یہ کہ ہر مال پر (خواہ وہ نقد رقم ہو یا سونا چاندی کی صورت میں ہو یا صنعت و تجارت کا مال ہو) سال گزرنا زکوٰۃ واجب ہونے کے لیے شرط نہیں ہے، اگر مال کے ہر جُزو پر سال گزرنے کی شرط کو لازمی قرار دیا جائے تو تاجر حضرات کے لیے زکوٰۃ کا حساب نکالنا (Assessment) عملاً ناممکن ہوجائے گا، کیونکہ مال کی آمد و خرچ کا سلسلہ روز جاری رہتا ہے، بلکہ تنخواہ دار آدمی بھی ہر ماہ کی تنخواہ سے کچھ پس انداز کرتا ہے، لہٰذا مال کے ہر حصے کی مدت الگ ہوتی ہے۔ دورانِ سال شامل ہونے والے مال کا الگ سال شمار نہیں کیاجاتا، بلکہ درمیانِ سال میں حاصل ہونے والا مال جتنا بھی ہو، جب بھی شامل ہو ،ا س کا وہی سال ہے، جو بنیادی نصاب کاسال ہے۔ بشرطیکہ درمیان میں حاصل شدہ مال مالِ سابق کی جنس میں سے ہو۔ مذکورہ بالا تشریح کی روشنی میں زکوٰۃ کی تشخیص کی مقررہ تاریخ سے چند دن قبل بھی اگر مال ’’صاحبِ نصاب‘‘ کی ملکیت میں آجائے تو اسے پہلے سے موجود مال میں شامل کرکے کل مالیت پر زکوٰۃ ادا کرنا ضروری ہے۔ لہٰذا اگر زکوٰۃ ادا کرنے کی مقررہ تاریخ سے پہلے آپ کو مکان کی قیمت مل گئی تھی، تو دیگر مال میں شامل کرکے آپ کو اس کی زکوٰۃ دینی ہوگی۔
کراچی میں سکیورٹی
کراچی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کی مختلف سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے جہاں روڈ پر رکاوٹیں لگاکر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ پی آئی ڈی سی پل پر کنٹینر لگاکر جناح برج اور مائی کولاچی جانے والی روڈ اور جناح برج کو بھی رکاوٹیں لگاکر ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سے مائی کولاچی روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، بند سڑکوں کے رہائشی افراد کو شناختی دستاویز دکھانے کے بعد چھوڑا جاتا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث فضائی بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور گزشتہ پانچ روز کے دوران 8 ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق پاکستان سے آج مسلسل چھٹے روز بھی مشرق وسطیٰ کے لیے پروازیں متاثر رہیں اور مجموعی طور پر 145 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے مشرق وسطیٰ کے لیے 35، لاہور سے 29، ملتان سے 12 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ اسلام آباد سے 35، پشاور سے 14، سیالکوٹ سے 12 اور فیصل آباد سے 6 پروازیں بھی منسوخی کا شکار ہوئیں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ سے مشرق وسطیٰ کے لیے 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ دوسری جانب خلیجی ممالک میں ہنگامی انخلا کے پیش نظر دبئی، ابوظبی اور شارجہ ائیرپورٹس سے 167 خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق حملوں کے باعث ریاض اور دمام کے فضائی آپریشن بھی متاثر ہوئے، جہاں بدھ کے روز 57 پروازیں منسوخ جبکہ 46 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ علاوہ ازیں دبئی، ابوظبی، شارجہ، کویت، بحرین اور دوحہ سمیت خطے کے کئی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر رہا۔ کویت اور دوحہ سے گزشتہ پانچ روز کے دوران ایک بھی پرواز آپریٹ نہیں ہوسکی۔ فضائی ڈیٹا کے مطابق ایران کی 240، عراق کی 215، بیروت کی 58، حیفا کی 25 اور تل ابیب کی 380 پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔
تیل سپلائی: سعودیہ کا ہنگامی
اسلام آباد: سعودی عرب نے خطے کی صورتحال اور تیل سپلائی پر ہنگامی ضرورت کے پیش نظر پاکستان سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ سعودی ذرائع نے بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ پاکستان کیلئے خام تیل اٹھانےکیلئے ایک جہاز پاکستان سے یانبو روانہ کرنےکی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس وقت سعودی عرب کی پاکستان کی سپورٹ پر شکرگزار ہیں، امید ہے کہ بندرگاہ یانبو سے تیل کی سپلائی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے، ان حالات میں سعودی عرب کی حمایت پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان اور سعودی عرب آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
افغان سرزمین کا پاکستان
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائیدار امن اسی صورت ممکن ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کردیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وانا جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہدا کی یادگار پر پھول رکھے اور مادر وطن کے دفاع میں قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مغربی سرحد پر سکیورٹی صورتحال اور آپریشن غضب للحق پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے مغربی سرحد پر موجودہ سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور اگلے مورچوں پر تعنیات جوانوں سے ملاقات کی اور جاری جھڑپوں کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت،آپریشنل مستعدی اور بلند حوصلے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استقامت کی بنیاد ہیں، فتنہ خوارج اورفتنہ الہندوستان کا افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، اس جانب سے پیدا ہونے والے ہر خطرے کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ دونوں جانب امن تب ہی قائم ہوسکتا ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت سے دستبردارہوں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاک افغان سرحد پر تعینات فارمیشنزکی جنگی تیاری، مربوط کارکردگی اور حوصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
کے پی حکومت رمضان
پشاور : تحریک انصاف کی حکومت 15 رمضان گزرنے کے باوجود مستحق افراد میں رمضان سپورٹ پیکج کی امدادی رقم تقسیم کرنے میں ناکام ہوگئی۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے صوبے میں 10 لاکھ 34 ہزار افراد کو فی کس 12 ہزار 500 روپے دینے کا اعلان کیا تھالیکن محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کے اجرا کے باوجود ابھی تک مستحق افراد میں رقم تقسیم نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب اپوزیشن الزام لگا رہی ہے کہ سرکاری فنڈز تحریک انصاف کے ورکرز میں تقسیم کیے جا رہے ہیں جس کیلئے فہرستیں منتخب اراکین اور تحریک انصاف کے عہدیدار مرتب کررہے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبائی کابینہ کے 11 فروری 2026 کے اجلاس میں’ Ramzan Support for Low-Income Households, KP Perspective, 2026‘ کی منظوری دی تھی جس کے تحت مجموعی طور پر تقریباً 12 ارب 83 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ ہوا۔ محکمہ خزانہ نے 10 ارب روپے بطور گرانٹ اِن ایڈ اور 2 ارب 83 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار روپے بطور سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔ ادھر وزیر اعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ فنڈز بروقت جاری کیے گئے اور ادائیگیوں میں تاخیر صرف انتظامی ڈیٹا انٹری کی سست روی کے باعث ہوئی۔
خطے میں کشیدگی
خطے میں کشیدگی کے باعث پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے لیے آج بھی 166 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ اسلام آباد سے ریاض کی نجی ائیرلائن کی پرواز کو کراچی اتار لیا گیا۔کراچی سے دبئی،شارجہ، بحرین،دوحہ اورابوظبی کی 37 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ لاہور سے کویت،دبئی،دوحہ،ابوظبی، شارجہ اوربحرین کی 32 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے بغداد، بحرین،کویت، العین، ابوظبی، دوحہ اورشارجہ کی 37 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ پشاور سے دوحہ، شارجہ، ابوظبی، راس الخیمہ کی 18 پروازیں بھی منسوخ ہونے والوں میں شامل ہیں۔ فیصل آباد سےدوحہ، دبئی، بحرین، شارجہ اور ابوظبی کی 16 پروازیں جبکہ ملتان سے دوحہ، شارجہ، دبئی اور ابوظبی کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں کوئٹہ سے شارجہ کیلئے غیرملکی ائیر لائن کی آج دونوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ایمرجنسی میں کمانڈ
کراچی میں آگ، زلزلہ اور سیلابی صورتحال کے دوران کمانڈ کا مسئلہ حل ہو گیا، کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے میئر کراچی اتھارٹی ہوں گے، تما م ادارے میئر کی نگرانی میں آپریشن انجام دیں گے۔ کمشنر کراچی حسن نقوی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت اور اعلیٰ سطح پر مشاورت کے بعد اس بات کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اب اس کے لیے قانوں سازی ہو گی۔ انہوں نے کہا سانحہ گل پلازہ اورشہر میں بعض دیگر واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئےسنگل اتھارٹی کے ایم سی کے سپرد کی جائے گی، فائر بریگیڈ، ریسکیو1122، سول ڈیفنس، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور حکومت سندھ کے اس طرح کے دیگر تمام ادارے ضرورت پڑنے پر میئر کی کمانڈ میں فرائض انجام دیں گے۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا ایمبولینس سروس کا ابھی فائنل نہیں ہوا، میئر کا عہدہ نہ ہونے کی صورت میں کے ایم سی کا انتظامی سربراہ ہیڈ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا میئر کا رول کمانڈ کے لیے بہتر ہے،کے ایم سی کے پاس اس وقت 44 فائر ٹینڈر ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کے پاس 11ہیں، کے ایم سی کے پاس میونسپل سروسز کا محکمہ، ہیوی مشینری،سٹی وارڈن اور دیگر مین پاور بڑی تعداد میں موجود ہے جبکہ واٹر اینڈ سیورج کارپوریشن، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا بھی میئر بربنائےعہدہ چیئرمین ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ سیاسی وابستگی رکھنے والا شخص مضبوط اورزیادہ اثرورسوخ والا ہوتا ہے۔
جعلی پائلٹ لائسنس
اسلام آباد: ایون بالا (سینیٹ) کو بتایا گیا کہ جعلی پائلٹ لائسنس معاملے کی وجہ سے اگست 2020سے دسمبر 2024 تک (5 سال میں) پی آئی اے کو تقریباً 200 ارب روپے کے متوقع ریونیو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت دفاع نے تحریری جواب میں بتایا کہ بلوچستان میں ائیرپورٹ کے غیر فعال ہونے اور فلائٹس نہ ہونے پر بلوچستان کے سینیٹرز نے احتجاج کیا، بلوچستان میں 11 ائیرپورٹس ہیں جن میں سے 3 آپریشنل ہیں، کوئٹہ، گوادر اور تربت ائیرپورٹ آپریشنل ہیں، دالبدین ائیرپورٹ پر رن وے موجود نہیں۔ ژوب، پسنی ، پنجگور، ائیرپورٹ آپریشنل ہیں لیکن فلائٹ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں، خضدار ، سبی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں، اوماڑہ اور جیوانی ائیرپورٹ 2004 سے بند ہیں اور 2005 سے پاکستان نیوی نے مفاہمتی یادداشت کے تحت اس کا انتظام سنبھالا ہوا ہے۔ وزیر مملکت شزرہ منصب نے کہا بلوچستان میں کمرشل فلائٹ قابل عمل نہیں کیوں کہ وہاں مسافروں کی تعداد کم ہے، اس دوران بلوچستان کے سنییٹر نے احتجاج کیا جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا پی آئی اے کی منیجمنٹ سے سینیٹرز کی ملاقات کرا دیتے ہیں تاکہ بلوچستان فلائٹ کے حوالے سے حل نکالا جاسکے۔
موجودہ قومی اسمبلی
اسلام آباد: موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانونی سازی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ فروغ جمہوریت ٹرانسپیرنسی کے قومی ادارے پلڈاٹ نے قومی اسمبلی کے ختم ہونے والے دوسرے پارلیمانی سال کی پر فارمنس جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ موجودہ قومی اسمبلی نے حالیہ برسوں میں کام کرنے والی تمام اسمبلیوں میں سب سے زیادہ قانون سازی کانیار یکارڈ قائم کیا، ایک پریس میں آرڈیننس پر انحصار کم رہا ، گزشتہ پارلیمانی سال میں اسمبلی نے 193 گھنتے کام کیا جبکہ ختم ہونے والے پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی نے 231 گھنٹے،طویل نشستوں کے ساتھ سب سے زیادہ کا م کیا۔ اراکین اسمبلی کے اثاثے خفیہ رکھنے اور عوام کو رسائی سے روکنے کا نیا قانون پاس ہوا۔ 16ویں قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال یکم مارچ 2025 سے 28 فروری 2026 تک جاری رہا، اس عرصے کے دوران اسمبلی کی 84 اجلاس بلائے گئے جبکہ اس کے پہلے سال میں قومی اسمبلی کے 93 اجلاس منعقد ہوئے، جو کہ 9.7 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ خواجہ آصف سب سے زیادہ بولنے والے رکن رہے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، بلاول بھٹو زرداری، عمرا یوب، بیرسٹر گوہر نے بھی طویل تقریروں کا ریکارڈ بنایا۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ 5 ماہ خالی رہا، 19 بار کورم کی نشاندہی، وزیراعظم شہباز شریف نے 84 میں سے 6 اجلاسوں میں شرکت کی۔
پاکستان نے آپریشن “
واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ائیربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حملے میں بگرام ائیربیس کا ایک ائیرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے۔ اخبار نے مزید کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی رپورٹس میں متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں۔
خطےکی کشیدہ صورت حال
خطے کی کشیدہ صورت حال کے باعث پاکستان سے مشرق وسطی کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کراچی کی 38، لاہور 32، اسلام آباد کی 36 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پشاور کی 16، سیالکوٹ 13، فیصل آباد 8، ملتان 10، کوئٹہ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پاکستان کی 4 دن میں مشرق وسطی کی منسوخ پروازیں 600 سے تجاوزکرگئیں۔ 4 دن میں مشرق وسطیٰ کی 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فضا کی مسلسل بندش کے باعث ایران کے ائیرپورٹس کی 1000 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ مشرق وسطی کے 7 بڑے ائیرپورٹس کی 10ہزار پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ اسرائیل کے تل ابیب ائیرپورٹ سے 4 دن میں 1600 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اردن کی 828، بیروت اور حائفہ ائیرپورٹ کی 500 جبکہ دمشق، النجف، بصرہ اور دیگر ائیرپورٹس کی 875 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ آج بھی 8 ملکوں کی فضائی حدود اور فلائٹ آپریشنز بند ہیں۔ دبئی،ابوظبی،شارجہ، دوحہ، کویت، بحرین ائیرپورٹس زیادہ متاثر ہیں۔ ابوظبی، دبئی ائیرپورٹس پر پھنسے مسافروں کو 34 پروازوں سے پہنچایا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اتحاد ائیرنے 24 پروازوں کے بعدفلائٹ آپریشن آج دوپہر 2 بجے تک بند کردیا۔ ایمریٹس نے بھی دبئی سے 16 پروازیں روانہ کیں، کچھ کی واپسی ہوئی۔ ایک پرواز میں 160 مسافروں کی اوسط سے 26 لاکھ مسافر متاثر ہوئے۔
کراچی میں غیر تربیت یافتہ
کراچی میں غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے۔ نارتھ ناظم آباد میں گزشتہ دنوں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان ولید کی ہلاکت نے ناقص سکیورٹی کمپنیوں پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے ناقص سکیورٹی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کروانے کی تیاری کر لی ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق جس کمپنی کے گارڈ نے نوجوان کو قتل کیا اس کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے خط لکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سیکرٹری داخلہ ،آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کو بھی خط لکھ رہے ہیں کہ شہر میں موجود تمام پرائیوٹ سکیورٹی کمپنوں کی جانچ پڑتال کی جائے۔ عرفان بلوچ نے بتایا کہ ڈسٹرک ویسٹ میں سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ کے تین واقعات ہو چکے ہیں۔گاڈرز کی فائرنگ سے تین افراد جان سے جا چکے ہیں۔شہر میں متعدد نجی سکیورٹی کمپنیاں تربیتی معیار پر پورا اترنے میں ناکام ہیں۔سکیورٹی کمپنیوں کے پاس تربیت یافتہ عملے کی کمی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیشتر گارڈز بنیادی اسلحہ سنبھالنے، ہنگامی صورتحال یا ہجوم کنٹرول کی تربیت سے ناواقف ہیں، لائسنس یافتہ ہونے کے باوجود اکثر کمپنیاں سندھ پولیس یا سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے قواعد پر عمل نہیں کرتیں جبکہ کمپنیوں کی جانب سے سکیورٹی گارڈز کو باقاعدہ تربیتی مراکز کے بجائے ’’ان ہاؤس‘‘ یا غیر سرکاری تربیت دی جاتی ہے، ان غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز کی جانب سے ہتھیاروں کے غلط استعمال سے حادثاتی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خوف یا تربیت میں کمی کے باعث چوری، ڈکیتی یا دہشت گردی کی صورت میں یہ گارڈز نہ صرف کوئی بھی مؤثر ردعمل دینے میں ناکام نظر آتے ہیں بلکہ اسکولوں، بینکوں، شاپنگ مالز اور اسپتالوں میں تعینات یہ گارڈز عوامی سلامتی کو براہ راست خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے نجی سکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس اور تربیتی ریکارڈ کی باقاعدہ جانچ نہیں کی جاتی اور نہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے گارڈز کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔ ضروری ہے کہ ان گارڈز کی تربیت، نفسیاتی جانچ اور بیک گراؤنڈ ویریفکیشن کو لازمی قرار دیا جائے۔ متعلقہ اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن کا مضبوط نظام قائم کیا جائے۔حکومت کی سطح پر کم از کم تربیتی معیار (Minimum Training Standard) مقرر کیا جائے۔ ہر گارڈ کے لیے تربیتی سرٹیفکیٹ اور لائسنس نمبر ظاہر کرنا لازم ہو۔نجی سکیورٹی کمپنیوں کے لیے ریگولر آڈٹ اور ریویو سسٹم ہو اور شہریوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ جان سکیں ان کے اطراف میں تعینات گارڈز کی تربیت کس سطح کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز خود بھی خطرے میں ہوتے ہیں اور دوسروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ سکیورٹی کے نام پر غیر تربیت یافتہ افراد کو اسلحہ دینا ،دھماکہ خیز صورتحال پیدا کرنے کے مترادف ہے۔
فضائی حدود کی بندش،
کراچی: مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث فضائی حدود کی بندش کے بعد قطر ائیر ویز، فلائی دبئی اور ائیر عربیہ کے 3 طیارے28فروری سے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ میں موجود ہیں۔ غیر ملکی ائیر لائنز کے طیاروں کی کراچی ائیرپورٹ آمد اور پارکنگ سے پی اے اے کو پارکنگ فیس کی مد میں ہزاروں ڈالر کا ریونیو بھی حاصل ہوا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق28 فروری کے دن اچانک فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی 27 پروازوں کے طیاروں نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔ اس میں طیاروں کی ٹیکنیکل لینڈنگ، ڈائیورژن اور ری روٹ شامل ہیں۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق عالمی ہوا بازی کی تنظیم آئیکا کی ہداہت پر آپریشنل کرائسز کنٹرول (occ) تمام ائیرپورٹس پر فعال ہوتے ہیں۔ 28 فروری کو کراچی ائیرپورٹ پر 15 سے زائد طیاروں کی ڈائیورژن ہوئی تھی، مختلف ائیرلائنز کے 12 طیارے چلے گئے لیکن غیر ملکی ائیر لائنز کے 3 طیارے کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ پر تاحال موجود ہیں، جن میں قطر ائیر ویز، فلائی دبئی اور ائیر عربیہ شامل ہیں۔ ان پروازوں کے تمام مسافر 28 فروری سے کراچی کے ہوٹلوں میں مقیم ہیں، مختلف ائیر لائنز اپنے مسافروں کو متبادل کے طور پر ان کی منزل مقصود پر روانہ کر رہی ہے۔
مشرق وسطیٰ کی جنگ
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں شروع ہونے والی جنگ پھیلتی جائے گی، پاکستانی قوم ہوشیار رہے۔ انسدا دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے واقعے پر عالم اسلام میں غم ہے۔ سینئر سیاستدان کا کہنا تھا میرے خیال میں یہ جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستانی قوم بھی ہوشیار رہے، اپنے اسکولوں، مساجد اور اردگرد پر نظر رکھیں۔ شیخ رشید کا پاکستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا غریب آدمی پہلے بھی مشکل کی زندگی گزار رہا ہے، طوفان میں پھنسا ہے، آٹا 150روپے کلو ہے، ملک کے معاشی حالات ابتر ہو چکے ہیں، اس ملک میں غریب مر گیا ہے۔
کشیدہ صورتحال،
پاکستان سے آج بھی یو اے ای ، بحرین، کویت اور قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی 116 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، ابو ظبی ، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین کی 32 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ اسلام آباد ائیر پورٹ سے دبئی، ابو ظبی، دوحہ، بحرین،کویت، شارجہ سمیت دیگر ائیرپورٹس کی 28 پروازیں جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر دبئی، ابو ظبی، قطر،کویت،بحرین کی 20 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اس کے علاوہ پشاور ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر، ابو ظبی کی 16 پروازیں، ملتان ائیرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ اورکویت کی 10 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے 4 اورکوئٹہ ائیرپورٹ سے مشرق وسطیٰ کی 2 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔
ایران پر جنگ مسلط
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے صیہونیت کو انسانیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کے قیام سے آج تک اسلامی دنیا پر آنے والی ہر آفت کے پیچھے صیہونی نظریہ ہے، صیہونیت نے ایک صدی سے عالمی معاشی نظام کو کنٹرول کر رکھا ہے، بڑی طاقتیں صیہونیت کے زیر اثر ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج کی صلاحیت دنیا تسلیم کرتی ہے، ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو بتایا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایجنڈا اسرائیلی اثر کو پاکستان کی سرحد تک لانا ہے، افغانستان، اسرائیل اور بھارت کا مشترکہ ایجنڈا پاکستان دشمنی ہو سکتا ہے، قوم کو سازش کو سمجھنا ہوگا۔ وزیر دفاع نے اسلامی دنیا میں اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا دعا ہے کہ فلسطین آزاد ہو اور پاکستان محفوظ رہے۔
سرحدی کشیدگی:
لاہور: سرحدی کشیدگی کے باعث حساس تنصیبات، سی پیک منصوبوں اور غیر ملکی مشنز کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم جای کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے پاک افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال اور بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کو سکیورٹی انتظامات فوری طور پر مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے جاری مراسلے میں موجودہ حالات کو “بڑھا ہوا خطرے کا تاثر” قرار دیتے ہوئے فوری اور جامع اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور اسلام آباد کے چیف کمشنر کو مراسلہ ارسال کیا گیا، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ سیکیورٹی ماحول کے تناظر میں حفاظتی انتظامات کو مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام حساس تنصیبات، اہم سرکاری عمارتوں، عوامی مقامات، عبادت گاہوں، غیر ملکی سفارتی مشنز، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک منصوبوں اور دیگر کمزور اہداف کی سیکیورٹی کو فوری طور پر بڑھایا جائے۔ صوبائی حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کریں اور داخلی و خارجی راستوں، بین الصوبائی سرحدوں اور قائم شدہ چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات نے فوری اور جامع اقدامات پر زور دیتے ہوئے ملک بھر میں کواڈ کاپٹرز اور بغیر پائلٹ طیاروں کی آؤٹ ڈور پروازوں پر فوری پابندی عائد کر دی جو اگلے احکامات تک نافذ العمل رہے گی۔
احتجاج کا خدشہ،
امریکا اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر شہرِ قائد میں متعدد سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ پی آئی ڈی سی چوک سے ایم ٹی خان روڈ جانے والا پل کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ایم ٹی خان روڈ پر سلطان آباد کے مقام پر بھی کنٹینرز رکھ کر سڑک بند کر دی گئی ہے۔ بوٹ بیسن سے مائی کولاچی بائی پاس جانے والا راستہ بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک بند ہے۔ ادھر شارعِ فیصل پر ایف ٹی سی سے جناح اسپتال موڑ تک جانے والا ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارعِ فیصل کو ایف ٹی سی کے قریب عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ایف ٹی سی سے میٹرو پول جانے والی سڑک رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کی گئی ہے۔ ایف ٹی سی آنے والے ٹریفک کو گورا قبرستان سے یوٹرن کر کے صدر بھیجا جا رہا ہے۔ متعدد سڑکیں بند ہونے کے باعث دفاتر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مارکیٹ میں بڑھتی تیل کی قیمتوں کے پیش نظر جائزہ لینےکے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم، وزیرتوانائی، وزیرمملکت خزانہ اورمختلف وزارتوں کے سیکرٹریز سمیت گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین اوگرا اوردیگر حکام شامل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی جنگ کی وجہ سے پاکستان کی معشیت کا جائزہ لے گی اور تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے گی۔ کمیٹی پیٹرولیم سپلائی متاثر نہ ہونے کیلئے حکمت عملی تیار کرے گی اور طویل جنگ کی صورت میں معاشی اثرات کا بھی جائزہ لے گی۔
ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب
تہران: ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے دشمن کو واضح کیا ہے کہ ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا۔ جنرل حاتمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے بیٹے دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹے، طاقت سے جواب دیتے رہیں گے، پہلے سے طےاور مشق شدہ منصوبے کے تحت حکمت عملی اپنائے ہوئے ہیں۔ ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ڈرون،فضائی دفاع اور نیوی بھرپور کوارڈینیشن سے کام کررہی ہے۔
ایران کا بحرین میں امریکی
ایران نے بحرین میں امریکی اہداف پر تازہ حملہ کیا ہے جس میں ایک ایشیائی شہری ہلاک ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق منامہ میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر پر آگ کی اطلاعات ہیں۔ آگ کے بعد دھوئیں کے سیاہ بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔ بحرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں ایک ایشیائی شہری ہلاک ہوا ہے۔
حزب اللہ بھی جنگ میں شامل
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ بھی جنگ میں شامل ہوگئی اور اس نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کے انتقام کے طور پر اسرائیل پر میزائل اور ڈرون فائر کر دیے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی شہر حیفہ میں میزائل ڈیفنس سسٹم پر حملہ کیا، یہ حملہ ایرانی سپریم لیڈر پر حملے کے انتقام کے طور پر کیاگیا، اسرائیل لبنانی مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے۔ حزب اللہ نے کہا کہ قیادت ہمیشہ اس بات پر زور دیتی آئی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل اور ہمارے قائدین، نوجوانوں اور عوام کے قتل نے ہمیں اپنے دفاع اور مناسب وقت اور مناسب جگہ پر جواب دینے کا حق دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہناہے کہ حزب اللہ کے پروجیکٹائلز کو ناکارہ بنا دیا گیا اور لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔
ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں اعلان کیا کہ ایران امریکا کےساتھ مذاکرات نہیں کرےگا۔ ایک اور بیان میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کےخود ساختہ خیالات نے مشرق وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا۔
اسرائیل فوج کے لبنان پر حملے
لبنان پر گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں 149 افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب لبنانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے وزیر انصاف نے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے شہر حیفا میں میزائل داغے تھے۔
ایران جنگ: پاکستان سے
ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 100 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی 18 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں، جس کے باعث بڑی تعداد میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے بھی آج مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس، جسٹس یحییٰ آفریدی قانون کی سختی سے پیروی کریں گے اور قانونی دائرہ کار سے باہر کوئی بھی خصوصی ریلیف فراہم نہیں کریں گے۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جمعہ کے روز چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد سینئر پارٹی رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں گے اور عمران خان کی طبی حالت سے متعلق کسی بھی درخواست کو مناسب قانونی فورم میں دائر کرنے کا مشورہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ سے براہِ راست ابتدائی ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، بجائے اس کے کہ وہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ذریعے آگے بڑھاتے۔ پی ٹی آئی نے درخواست کی تھی کہ عمران خان کو اسلام آباد کے کسی منتخب اسپتال میں منتقل کیا جائے اور ان کے ذاتی ڈاکٹرز کو جیل میں ان کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ اسی دن سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست واپس کر دی، جس میں اس کے بانی کو خصوصی ریٹینا اسپیشلسٹ کے ذریعے آنکھوں کے علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ اس سے قبل 25 فروری کو خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں آرڈر XXXV رول 6 کے تحت درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ قید سابق وزیرِ اعظم کو فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے تاکہ ان کی آنکھوں کا مناسب معائنہ اور علاج ریٹینا اسپیشلسٹ کے ذریعے ہو سکے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ خان کے ذاتی ڈاکٹرز، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو رسائی دی جائے تاکہ وہ تمام معائنہ اور علاج کے مراحل میں حصہ لے سکیں۔ مزید برآں عدالت سے استدعا کی گئی کہ خان کے اہل خانہ کو معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں طبی معائنہ اور علاج کے دوران مناسب رسائی دی جائے۔ تاہم جمعہ کوسپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے درخواست واپس کر دی ۔ دفتر نے 12 فروری کے عدالت کے سابقہ آرڈر کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر درخواست گزار کو کوئی شکایت ہے تو اسے مناسب فورم، یعنی اسلام آباد ہائی کورٹ میں لے جانا چاہیے جہاں ان کی اپیل زیرِ غور ہے۔
ایران، امریکا اسرائیل
پاکستانایران، امریکا اسرائیل جنگ: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 156 پروازیں منسوخ ایران، امریکا اسرائیل جنگ: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 156 پروازیں منسوخ کراچی سے دبئی، دوحہ، بحرین، شارجہ، ابوظہبی بغداد کی 28 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں__فوٹو: فائل 10 ملکوں کی فضائی حدود مسلسل بند ہونے سے پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 184 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس سے گئی مسافر پریشان ہیں۔ ایران، عراق، اسرائیل، کویت، بحرین، قطر، شام کی فضائی حدود اعلانیہ مکمل بند ہیں، اس کے علاوہ امارات، لبنان اور اردن کی فضائی حدود بھی پروازوں کے لیے کل سے مسلسل بند ہے۔ کراچی سے دبئی شارجہ دوحہ نجف استنبول ابوظہبی مسقط بحرین اور تہران کی 42 پرواز منسوخ ہیں، لاہور سے ابوظہبی دمام تہران دبئی دوحہ مسقط راس الخیمہ شارجہ بحرین کی 40 پروازیں منسوخ ہیں، اسلام اباد سے دبئی دوحہ دمام مسقط اویت ابوظہبی ریاض بحرین شارجہ کی 36 پروازیں منسوخ ہیں۔ پشاور سے دوحہ دبئی ابوظہبی شارجہ جدہ کی 18 تمام 18 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہیں، ملتان سے دوحہ مسقط ابوظہبی شارجہ دبئی جدہ کی 22 پروازیں منسوخ ہیں، فیصل آباد سے دبئی شارجہ ابوظہبی کی تمام 12 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہیں۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ سے ابوظہبی جدہ دبئی شارجہ دمام مسقط کی 12 پرواز منسوخ ہیں، کوئٹہ سے دبئی کی آج کی دونوں غیرملکی پروازیں منسوخ ہیں، دبئی اور ابوظہبی سمیت امارات کے تمام ائیرپورٹس آج بھی مسلسل بند ہیں۔ ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود پروازوں کے لیے مکمل طور پر کھلی اور محفوظ ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہے اور ئیرپورٹس کا فلائٹ اپریشن بھی نارمل ہے، ترکیہ کا فلائٹ آپریشن بحال ہے، ترکش ائیر کی پروازیں دور دراز کے روٹ اختیار کر رہی ہیں۔
ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای
پاکستانایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو اچھی طرح جانتی ہے ، یہ جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے__فوٹو: فائل ایرانی میڈیا نے اسرائیلی و امریکی حملے میں شہید ہونے والے آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو اچھی طرح جانتی ہے، یہ جانتی ہے کہ کیا کرنا ہے۔ ایرانی میڈیا نے ساتھ ہی نبی اکرم ﷺ کے نواسے امام حسین رضی اللہ عنہ کا قول نقل کیا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا مجھ جیسا کوئی شخص، یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی و اسرائیلی حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ علی شامخانی، وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ بھی شہید ہوئے۔
کسی ملک کی قیادت
کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کو پوری امت مسلمہ کا نقصان قرار دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نقصان صرف ایران کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں رجیم چینج کی بات کرنا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، کسی ملک کی قیادت کو ٹارگٹ کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔ ان کا کہنا تھا امریکاکی تاریخ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے بھری پڑی ہے، ہم ایران کے خلاف بلااشتعال کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا امریکااور اسرائیل نے ایک بار پھر خود کو دہشت گرد ریاستیں ثابت کیا ہے، یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل اور امریکا نے بچیوں کو شہید کیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا پاک افغان لڑائی کے خاتمے کیلئے عالم اسلام کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا افغانستان کی سرزمین سازشوں کیلئے استعمال کی جارہی ہے، افغانستان کو سمجھنا چاہیے کہ بھارت کبھی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا، افغانستان اور پاکستان کی حکومت کو بات چیت کا ذریعہ اختیار کرنا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا اس وقت ملک میں قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔
کراچی: امریکی قونصلیٹ
گزشتہ روز ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملے کے خلاف کراچی میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے امریکی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا جس پر پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے آنسو گیس شیل کا استمال کیا اور مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق امریکن قونصل خانے کے قریب جھڑپوں میں اب تک 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سول اسپتال حکام کے مطابق ٹراما سینٹر میں 8 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 24 زخمی افراد بھی اسپتال لائے گئے ہیں، یہ افراد فائرنگ، لاٹھی چارج اور دھکم پیل میں زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ احتجاج کے باعث سلطان آباد سے مائی کولاچی کی طرف جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے جبکہ اطراف میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ اسی طرح بوٹ بیسن سے آنے والی گاڑیوں کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کروایا جا رہا ہے جبکہ پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔
افغان طالبان کی 89
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔ اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہناتھاکہ 11 بجے تک کی اپڈیٹس کے مطابق آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک اور 450 سے زائد کارندے زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں اور 18 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا جبکہ افغان طالبان کی 135 مسلح گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردیے گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں 29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔
پاک فوج کی دوربابا میں
ضلع خیبر میں وادی تیراہ سے پاک فوج نے افغانستان کے علاقہ دوربابا میں افغان پوسٹ پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 اہم طالبان کمانڈرز سمیت 4 افراد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے سرحد پار افغانستان کے علاقے دوربابا میں افغان طالبان کے ایک مرکز (دوربابا ) کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد مارے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ باری میں مارے جانے والوں میں دو اہم طالبان کمانڈرز بسم اللہ اور رستم شامل ہیں، جبکہ دو دیگر افراد افغان طالبان کے رضاکار تھے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دوربابا میں قائم افغان پوسٹ( دوربابا مرکز) بھی تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی مخصوص اہداف کے خلاف کی گئی۔ واقعے کے بعد سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھ گئی اور سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
طالبان نے افغانستان
وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین پر دہشتگرد گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں جو پاکستان کے خلاف حملوں میں ملوث ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مشرف زیدی نے کہا کہ طالبان قیادت کی جانب سے دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے،پاکستان اپنےشہریوں کی حفاظت اورملک کے دفاع کیلئے کارروائی کر رہا ہے۔ انھوں نےکہا کہ طالبان قیادت دہشتگردگروہوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی، افغان قیادت کو دنیا میں اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ مشرف زیدی نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین پردہشتگرد گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی ہوئی ہیں۔
ملک کی موجودہ
ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں اعلیٰ پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام آباد میں اعلیٰ پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے پولیس کے تمام نگراں افسران کو فوری ڈیوٹی پرحاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے سے منظور شدہ چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک مہینے کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم
کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم ’میرا گھر میرا آشیانہ‘ میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔ کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم میں کی گئی اہم تبدیلیوں کے پیش نظر ہاؤسنگ قرض کی حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب گھر خریدنے والوں کیلئے 5 فیصد یکساں شرح سود مقرر کیا گیا ہے، مزید برآں پہلے سے لیے گئے قرضے بھی نئی5 فیصد شرح پر ایڈجسٹ ہوں گے۔
کراچی اور پنڈی میں
کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم طور پر مقیم افراد کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران سیکڑوں افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم 98 افغانی باشندوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 61 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کی گئی کارروائی کے دوران 20 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا۔ ادھر ڈیفنس کےمختلف علاقوں سے بھی غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ مزید برآں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائی کی گئی، ا س دوران غیرقانونی طور پر مقیم 40 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ کیمپ منتقل کردیا گیا۔
کراچی: نیب کی ملکی
قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے ملک کی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 350 ایکڑ زمین واگزار کرا لی۔ نیب نے بورڈ آف ریوینیو کے ساتھ مل کر کلفٹن بلاک ون اور 2 میں کارروائی کی۔ نیب نے کارروائی کے دوران 350 ایکڑ زمین واگزار کرالی جس کی مالیت 423 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ نیب نے زمین واگزار کرا کے سندھ حکومت کے حوالے کردی۔
3 مارچ کو مکمل
پاکستان3 مارچ کو مکمل چاند گرہن، کیا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا؟ 3 مارچ کو مکمل چاند گرہن، کیا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا؟ فائل فوٹو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں 3 مارچ کو چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مارچ کو مکمل چاند گرہن ہوگا جس کے مناظر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھے جاسکیں گے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 44 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا جو شام 7 بج کر 23 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن 4 بج کر 34 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔
خیبرپختونخوا: پولیس
خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور ،خیبر، ہنگو اوربنوں ریجن کے مختلف تھانوں اور چوکیوں پر ہونے والے متعدد حملوں کو بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ پولیس حکام کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ضلع خیبر اور متنی کے مختلف علاقوں میں شرپسندوں نے پولیس تنصیبات کو ہینڈ گرینیڈ اور چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ماشو گگر روڈ کی جانب سے تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں روزنامچہ میں موجود ہیڈ کانسٹیبل فیصل زخمی ہوگئے۔ تھانہ متنی کی حدود میں پی پی سرا خاورہ پر بھی دستی بم حملے میں ایک شہری زخمی ہوا۔ بنوں میں تھانہ منڈان کی حدود میں پی پی کنگر پل پر رات کے پہلے پہر مختلف سمتوں سے اسنائپر رائفلز کے ذریعے فائرنگ کی گئی۔ اسی طرح تھانہ ڈومیل کی چوکی کاشو پل پر بھی حملہ کیا گیا۔ پولیس کی فوری جوابی کارروائی کے بعد تقریباً 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ ڈی پی او یاسرآفریدی نے بتایا کہ بنوں شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ تمام شاہراہوں اور چوکوں پرپولیس تعینات کردی گئی۔ ادھر ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں تکیہ پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی جانب سے مؤثر جوابی فائرنگ کی گئی جس کے بعد حملہ آور پسپا ہوگئے۔ ہنگو میں قاضی تالاب کےمقام پرپولیس چیک پوسٹ پرفائرنگ کی گئی۔ ڈی پی او کےمطابق پولیس نےجوابی کارروائی کرکےحملہ پسپاکردیا، دہشت گرد فرارہوگئے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے فرنٹ لائن پر موجود جوانوں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے زخمی اہلکار اور شہری کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پولیس کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد تمام متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
بیشک دشمن کو گھر
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دشمن کو بیشک اپنے گھر بسائیں لیکن انکے ساتھ ملکر ہمارے ساتھ دشمن کا کردار نہ ادا کریں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے سراج الدین حقا نی کو کہاکہ آپ ہمارے مہمان رہے۔ آپ کے خاندانوں کی دہائیوں تک مہمانداری کی۔ سوویت یونین کے خلاف ہم نے مل کے جنگ لڑی۔ آپکا اور ہمارا ایک ہی ہدف تھا اور یہ ہدف آپکو اور ہمیں امریکا نے دیا تھا۔ خواجہ آصف بولے نائن الیون کے بعدہم پرامریکا کا الزام رہا کہ ہم حقانی نیٹ ورک کے سہولت کارہیں، خواجہ آصف نےسراج الدین حقانی سے کہا کہ ہم پر آپکی سہولت کاری کا الزام سچ تھا یا جھوٹ آپ ہی دنیا کو بتا دیں۔ خواجہ آصف نے کہا ہم آپ کی آپس کی لڑائیں ختم کراتے رہے مکہ میں صلح کراتے رہے لیکن صلہ کیا ملا ؟ خواجہ آصف نے کہا آپ نے ہمارے قاتلوں کو پناہ دی۔ آپ ہمارے گلی محلوں کو خون سے رنگین کرنے والوں کے حلیف بنے،کابل میں آپ سے ملاقائی ہوئی، درخواست کی دشمنوں کے حلیف نہ بنیں، اعانت نہ کریں ۔آپ نے رقم ما نگی ہم وہ بھی دینے کو تیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی۔ خواجہ آصف نے کہا جس نسبت سے آپکو حقانی پکارا جاتا ہے وہ بہت عظیم بزرگ تھے، اس نام کی لاج رکھیں، اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ روایت ، ثقافت اور دین سکھاتا ہے جس گھر میں پناہ لی ہو اسکی خیر مانگتے ہیں۔
حکومت نے ملک میں
حکومت پاکستان نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگادی۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی کمرشل اور پرائیویٹ ڈرون نہیں اڑایا جائے گا۔ ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرونز اڑانے پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خیبر پختون خوا حکومت نے ہدایت کی ہے کہ مشکوک ڈرون یا آلے کی برآمدگی پر علاقے کو فوری گھیرے میں لیا جائے، بم ڈسپوزل یونٹ یا تربیت یافتہ عملہ ہی مشکوک مواد کو ہینڈل کرے گا۔ بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ امن و امان میں خلل ڈالنے کے خدشات کے پیش نظرِ کیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان، وادی نیلم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک مہینے کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سینیٹ نے افغان جارحیت کے
سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان پر افغان طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان افغان جارجیت کی مذمت کرتا ہے، یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کوئی پاکستانی کی سالیمت کو چیلنج کرے گا اسے سخت جواب ملے گا۔ قرارداد کے مطابق پاکستان نے 40 سال لاکھوں افغانوں کو پناہ دی، گڈ ول کے بجائے افغانستان ہر وقت مخالف اقدامات کرتا ہے، افغان رجیم فوری جنگ بندی کرے، بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔
ہماری تمہاری کھلی
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بہادر افواج اسوقت بھارت کی پراکسی طالبان و افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، انشا ء اللہ شکست دشمن کا مقدر ہے۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ نیٹو کی افواج کے انخلاء کے بعد یہ توقع کی جاتی تھی کہ افغانستان میں امن ہو گا اور طالبان افغان عوام کے مفادات اور علاقہ میں امن پہ توجہ مرکوز کریںُ گے مگر طالبان نے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا۔ خواجہ آصف نے کہا طالبان نے ساری دنیا کے دہشت گردوں کا افغانستان میں اکٹھا کر لیا اور دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا۔ اپنی عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا، خواتین کو جو حقوق اسلام دیتا ہے وہ چھین لیے۔ وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان نے براہ راست اور دوست ممالک کے ذریعہ حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں، بھر پور سفارت کاری کی مگر طالبان بھارت کی پراکسی بن گئے، آج جب پاکستان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو ہماری افواج نے فیصلہ کن جواب دیا۔ خواجہ آصف نے کہا پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہے، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتےہیں۔ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دما دم مست قلندر ہو گا۔
وطنِ عزیز کے دفاع پر
پاکستانوطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، افواج کاعزم ہے ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا فیلڈمارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں، افواج کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وزاعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
غزہ میں اسرائیل کے
جدہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو قبول نہیں کیا جائےگا اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے خصوصی وزارتی اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عرب اسلامی ممالک نے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، غزہ میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے، غزہ میں ہونے والی نسل کشی ناقابل برداشت ہے، فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کی طرف سے غیر قانونی آبادکاری قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی بحالی کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں، پاکستان غزہ میں جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، پاکستان غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے لیے برادر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے امن، ترقی اور تعاون کے لیے او آئی سی کا کردار اہم ہے، اسرائیل کی جارحیت کو قبول نہیں کیا جائےگا، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں، اسرائیلی اقدامات امت مسلمہ کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں۔
110 کھرب کی گنجائش
اسلام آباد: مرکز اور صوبوں کے درمیان جاری 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (NFC) ایوارڈ میں صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لیے آبادی کے معیار میں تبدیلی پر ابھرتے ہوئے اتفاقِ رائے کے دوران سندھ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس (GST) کی مد میں 110کھرب روپے تک وصولی کی گنجائش موجود ہے، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) سالانہ صرف 16 کھرب روپے جمع کر پا رہا ہے۔ پاکستان گورننس فورم کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ سندھ فیاض جتوئی نے این ایف سی کے حوالے سے اپنی پریزنٹیشن میں بتایا کہ ملک میں اشیا کی مجموعی مالیت 640 کھرب روپے ہے، جس پر 18 فیصد جی ایس ٹی کے حساب سے 160 کھرب روپے تک محصولات حاصل کیے جا سکتے ہیں، مگر ایف بی آر صرف 16 کھرب روپے جمع کر رہا ہے۔ سندھ این ایف سی فورم میں باضابطہ طور پر یہ مطالبہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے کہ اشیا پر جی ایس ٹی کی وصولی صوبوں کے سپرد کی جائے۔ سندھ کا مؤقف ہے کہ اگر متفقہ ہدف سے کم وصولی ہو تو اس کے حصے سے کٹوتی کر لی جائے، کیونکہ کراچی میں موجود صنعتی اور ریٹیل مرکز کی بنیاد پر وہ مطلوبہ محصولات اکٹھے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم وفاق اس معاملے میں جی ایس ٹی صوبوں کو منتقل کرنے کے حق میں نظر نہیں آتا۔ دوسری جانب پلاننگ کمیشن میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ خدمات اور زراعت ملکی جی ڈی پی کا 70 فیصد حصہ ہیں، مگر صوبے ان شعبوں سے سالانہ صرف 0.8 فیصد جی ڈی پی کے برابر ٹیکس جمع کر پاتے ہیں۔ پاکستان گورننس فورم میں مرکز اور صوبوں نے بڑی حد تک اس بات پر اتفاق کیا کہ فیڈرل ڈویژیبل پول (FDP) سے صوبوں میں وسائل کی افقی تقسیم کے لیے آبادی کو دیے گئے 82 فیصد وزن میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمودی تقسیم ایک حساس اور ناقابلِ چھیڑ چھاڑ معاملہ ہے، تاہم آبادی کو 82 فیصد وزن دینا نظرثانی کا متقاضی ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی اس معیار پر نظرثانی کی حمایت کی جبکہ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وسائل کی مجموعی مقدار بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ گزشتہ 15 برسوں سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح تقریباً 10.2 فیصد پر جمود کا شکار ہے۔ ان کے مطابق وسائل میں اضافہ کیے بغیر مالیاتی عدم توازن ختم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافے کو ترغیب دینے والا موجودہ نظام تبدیل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وسائل کی تقسیم کا دوسرا بڑا معیار غربت اور پسماندگی ہے، مگر 2019 سے 2025 کے درمیان غربت کی شرح 21.9 فیصد سے بڑھ کر 29 فیصد ہو گئی ہے۔
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی
وارسا: اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک نے پاکستانیوں کو نوکریاں دینے پر اتفاق کیا ہے۔ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیر قانونی امیگریشن سے متعلق 6 ممالک کے وزرائے داخلہ کی اہم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ کانفرنس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرائے داخلہ نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔ اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا اور وزرائے داخلہ نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق پانچوں یورپی ممالک نے پاکستان کے لیے آفیشل سطح پر نوکریاں فراہم کرنے پر اتفاق کیا جبکہ غیر قانونی امیگریشن کے تدارک کے لیے مشترکہ اقدامات اور مؤثر کوآرڈینیشن بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 6 ممالک رابطہ کاری بہتر بنانے کے لیے اپنی اپنی وزارت داخلہ میں فوکل پرسن مقرر کریں گے جبکہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دنیا اور افغانستان میں دہشتگردوں کے درمیان ایک مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور پاکستان سے یورپ جانے والی غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یورپی ممالک اور پاکستان باہمی تعاون سے اس بڑے چیلنج پر قابو پا سکتے ہیں۔
پاکستان کی کارروائی
پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان کی دراندازی پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد اہم چیک پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان فورسز کو آرٹلری اور کواڈکاپٹر کے ذریعےمؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کی بعد افغان طالبان نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرایا۔ واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کر رکھا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے اور ٹینک تباہ ہوگئے جبکہ 130 سے زائد طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نےنشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
ایران کی پاک افغان
ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں سہولتکاری کی پیشکش کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ مناسب ہے افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں، پاکستان افغانستان بات چیت میں ایران سہولت اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ماہِ مبارک رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے، مناسب ہےکہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو حسنِ ہمسائیگی اور مکالمے سے حل کریں۔ دوسری جانب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان فوری طورپر ایک دوسرے کے خلاف حملے روکیں اور دونوں ممالک اختلافات کو بات چیت سے حل کریں۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا درخواست کی گئی تو پاکستان اور افغانستان کے لیے ثالثی پرغور کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں دراندازی کی کوشش پر پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان کے کور ہیڈ کوارٹرز اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز سمیت 27 چیک پوسٹوں کو تباہ کیا اور 9 چوکیوں پر قبضہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی میں 130 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہوئے جبکہ متعدد چیک پوسٹوں پر افغان طالبان فوج نے سفید جھنڈے بھی لہرائے۔
پاک افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے انگور اڈہ سیکٹر میں افغان پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا، افغان چارلی پوسٹ اور افغان بابری پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے باجوڑ میں افغان طالبان کی 2 چوکیاں تباہ کیں اور افغان صوبے پکتیکا کی پوسٹ پربھی قبضہ کرلیا، پاک فوج کی کارروائی پر افغان طالبان پوسٹ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے جبکہ پاک فوج نے پکتیکا میں افغان طالبان کی اہم فوجی تنصیبات اور کور ہیڈ کوارٹرز کو بھی تباہ کردیا۔
طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی
طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق رات تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ افغان میڈیا نے بتایا کہ صوبے پکتیا میں طالبان منصوری کور پردو مرتبہ بمباری کی گئی۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ رات12بجےکے بعد قندھار میں پاکستانی طیارہ پرواز کرتا ہوا دیکھا گیا۔
کیا بواسیر کی صورت
پاکستانکیا بواسیر کی صورت میں روزہ رکھنا چاہیے؟ کیا بواسیر کی صورت میں روزہ رکھنا چاہیے؟ فائل فوٹو۔۔ سوال: کیا بواسیر کی صورت میں روزہ رکھنا چاہیے؟ جواب: روزے کی حالت میں بواسیر کی وجہ سےخون نکلنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، لہٰذا اگر بواسیر کا مریض روزے رکھنا چاہے تو روزہ صحیح ہو جائے گا۔ البتہ اگر خون زیادہ نکلنے کی وجہ سے شدید کمزوری لاحق ہونے کی وجہ سے روزہ توڑ دیا یا کوئی تَر دوائی بواسیر کے مسوں پر لگا کر انہیں اندر کر دیا تو روزہ فاسد ہو جائے گا۔ ایسی صورت میں روزے دار کو اس کے بدلے اس ایک روزے کی قضا لازم ہو گی۔
قے ہوجانے کی صورت
سوال: قے ہوجانے کی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ جواب: خود بخود بلا اختیار قے ہوجانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، چاہے منہ بھر ہو یا کم ہو۔ قصداً (جان بوجھ کر) قے کرنے سے اگر منہ بھر ہو تو بالاتفاق روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ تنویر الابصار مع الدرالمختار میں ہے: ترجمہ:’’ اگر بلااختیار قے ہوگئی اور حلق میں نہ لوٹی تو مطلقاً روزہ نہیں ٹوٹے گا خواہ منہ بھر ہو یا منہ بھر نہ ہو ‘‘۔ مزید لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اور اگر قصداً (جان بوجھ کر) قے کی یعنی یہ اپنا روزے دار ہونا یاد تھا، تو اگر منہ بھر ہے تو اس پر اجماع ہے روزہ ٹوٹ گیا اور اگرمنہ بھر سے کم ہے تو روزہ نہیں ٹوٹا اور صحیح مذہب کے مطابق منہ بھر سے کم میں نہیں ٹوٹتا ،( جلد3،ص: 349 تا 352)‘‘۔ علامہ نظام الدین رحمہ اللہ تعالیٰ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’قے کے یہ احکام اس وقت ہیں جب قے میں کھانا یا صفراء یا خون آئے، اگر بلغم آیا تو روزہ نہیں ٹوتا ‘‘۔(فتاویٰ عالمگیری ، جلد 1 ، ص: 204 ) ترجمہ:’’ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جس نے بے اختیارقے کی، اُس پر قضا نہیں اور جس نے قصداً قے کی، اُس پر روزے کی قضا ہے ،(سُنن ترمذی :720)‘‘۔
گھوٹکی میں شر گینگ کے
گھوٹکی میں سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی کچے میں پولیس اور رینجرز کا نجات مہران آپریشن مشترکہ طور پر جاری ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کے مطابق پولیس اور رینجرز کے مشترکہ نجات مہران آپریشن اور دباؤ کے باعث شر گینگ کے مزید 7 اشتہاری ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔ ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ اشتہاری ملزمان قتل، قبائلی تصادم، ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے، سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں اصغر شر، عبدالطيف شر، مور شر، بڈو شر، نالی چگو شر، شاھ بخش عرف شبن شر، ممتاز شر شامل ہیں۔ انور کھیتران کا کہنا ہے کہ 40 روز سے جاری آپریشن کے دوران 75 سے زائد اشتہاری ڈاکوؤں نے گرفتاری پیش کی ہے جن میں انعام یافتہ ڈاکو بھی شامل ہیں۔ ادھر خیرپور کے کچے کے جنگلات میں نجات مہران آپریشن کے باعث 50 لاکھ روپے کے انعام یافتہ ڈاکو علی احمد عرف احمدو ناریجو نے سرینڈر کردیا، احمدو ناریجو 60 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
خیبر: فائرنگ سے پولیس
ضلع خیبر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا زخمی بیٹا بھی دوران علاج چل بسا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاراحمد کےمطابق7 سالہ محمد طلحہ کو شدید زخمی حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ شام علاقہ سلطان خیل میں نامعلوم دہشتگردوں نےحجرے کے سامنے موجود پولیس سپاہی سفیر خان اور ان کے 7 سالہ بیٹے پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے تھے۔
بلاول بھٹو سندھ حکومت
پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ اطلاعات سے متعلق امور زیر بحث آئے تاہم ماحول اس وقت کشیدہ ہوگیا جب پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ عابد بولیں ،کیا وزیر اعلیٰ 11 ارب کے جہاز پر راجن پور کا دورہ کریں گی ؟ اس پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جواب دیاکہ بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پرگھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے ان کی مرضی۔ اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پوچھا کہ طیارہ کس مد میں خریدا گیا اور اس کی کیا ضرورت تھی، اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً کاغذی جہاز بنا کر ایوان میں لہرائے ۔ اسپیکر نے کہا نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا تاہم جواب دینا میرا کام نہیں۔ اپوزیشن نے عمران خان کی صحت اور قید پر بات کی تو رانا ارشد نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اپنے دور پر بھی نظر ڈالنی چاہیے۔ حکومتی رکن احسن رضا نے بانی پی ٹی آئی کو نشئی قیدی کہا تو ایوان غیر پارلیمانی القابات سے گونج اٹھا، اسپیکر نے غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال قبول نہیں۔
ٹیکس حکام کو بغیر
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ٹیکس حکام کسی بھی وقت اور بغیر پیشگی نوٹس کسی بھی جگہ چھاپا مار سکتے ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت میں ٹیکس چھاپوں سے متعلق اپیل پر فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے جاری کیا جس میں کہا گیا کہ چھاپہ مارنے کے لیے ٹیکس دہندہ کے خلاف پہلے سے کوئی کیس چلنا ضروری نہیں۔ وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں بغیر کیس کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے کی دلیل مسترد کر دی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے ٹیکس حکام کو قانون کے نفاذ کے لیے وسیع اختیارات دیے ہیں اور عدالت قانون میں اپنی طرف سے کوئی ایسی شرط شامل نہیں کرسکتی جو مقننہ نے نہیں لکھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ جہاں مقننہ کی زبان صریح اور غیر مبہم ہو، وہاں عدالتیں اس میں تخصیص، تخفیف یا تضاد پیدا کرنے کی مجاز نہیں ہوتیں۔ فیصلے کے مطابق کمشنر کو تحریری طور پر یہ بتانا ہوگا کہ کس قانون کی خلاف ورزی پر چھاپہ مارا جا رہا ہے جب کہ ٹیکس حکام کمپیوٹر، دستاویزات اور اکاؤنٹس قبضے میں لینے کے مکمل مجاز ہیں۔ بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے اور اہلخانہ کو اطلاع نہ کرنے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے بیان جاری کیا جس میں شاہ محمود قریشی ،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،عمرسرفرازچیمہ اور محمود الرشید نےخط لکھا۔ پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے اور اہلخانہ کواطلاع نہ کرنے پرچیف جسٹس سےنوٹس کی اپیل کی ہے۔ خط میں میں کہا گیا کہ 2019 میں نوازشریف کوپلیٹ لیٹس کم ہونےکے باعث سروسز اسپتال منتقل کیاگیا تھا اور نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان میڈیکل بورڈ کے تمام اجلاسوں میں شریک رہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اہلخانہ اور ان کے قانونی مشیر کو اُن تک مکمل رسائی حاصل تھی لیکن عمران خان کے علاج کےمعاملے میں ہر سطح پر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےعلاج کے حقوق پامال کیے گئےاور اہلخانہ کو رسائی نہیں دی گئی، عمران خان کے وکیل اور ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
پنجاب کے سرکاری
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان محکمہ اسکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری اسکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نجی شعبے سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع کے مزید 2 ہزار 735 اسکولز نجی افراد چلائیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ 31مارچ تک نجی شعبے سے وابستہ افراد اسکولز حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔
عمران خان کو اسپتال
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی اور ذاتی معالجین تک رسائی سے متعلق اہم اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان سے رابطہ کیا اور 14 فروری کو کہا کہ دو ڈاکٹروں کے نام دے دیں تاکہ انہیں جیل بھیجا جا سکے تاہم علیمہ خان نے ڈاکٹروں کو جیل بھیجنے کی مخالفت کی اور عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر زور دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان پی ٹی آئی دھرنوں کے دوران تمام معاملات سے آگاہ تھیں اور مرکزی قائدین سے مسلسل رابطے میں رہیں، بعد ازاں ایک اور رابطے میں بیرسٹر گوہر نے انہیں بتایا کہ حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر آمادہ ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے لیے قاسم زمان پر اعتراض کیا اور مسلسل ڈاکٹر نوشیروان برکی کے نام پر اصرار کرتی رہیں جب کہ اس معاملے پر ایک کانفرنس کال بھی کی گئی جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین بھی شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اس بات پر متفق تھی کہ علیمہ خان کے طرزِ عمل کے باعث عمران خان کو اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا۔ دوسری جانب ایاز صادق اور محسن نقوی مسلسل پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں رہے جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان کے علاج سے متعلق ذاتی طور پر متعلقہ اداروں سے رابطے میں تھے۔
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزمان ارمغان اورشیراز پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ اسکے علاوہ عدالت نے ملزم شیراز کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی اور کیس کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔
خیبرپختونخوا: رمضان میں
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز پرحملوں میں 20 سے زائد اہلکار شہید ہوگئے۔ خیبر پختونخوا خصوصاً جنوبی اضلاع میں رمضان المبارک کے دوران دہشتگردی کے مسلسل واقعات میں 13 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔ کوہاٹ میں دہشتگردی کے واقعے میں 7 پولیس اہلکار شہید اور4 زخمی ہوئے جب کہ ڈی آئی خان سے متصل بھکر کی حدود میں داجل پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور نے خود کو اڑایا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 فوجی اہلکار شہید ہوئے جب کہ ایف سی لائن پر حملے میں بھی 8 اہلکار زخمی ہوئے۔ رمضان کے پہلے ہفتے میں کرک کے علاقے بہادر خیل میں شدت پسندوں نے ایمبولینس پرحملہ کیا جس میں 3 ایف سی اہلکاوں کو شہید کیا گیا ، کرک میں ایف سی قلعے پر حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے، جنوبی وزیرستان وانا میں بھی ایک پولیس اہلکارکو شہید کیا گیا۔ پولیس کے مطابق رمضان المبارک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں جب کہ ڈی آئی خان میں ایک خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بتایا گیا کہ محسن نقوی
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹرنے جو رپورٹ بنائی میری بہن نے کہا یہ ٹھیک نہیں، بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں عمران کو الشفاء منتقل کریں گے۔ عمران خان کی بہنوں نے داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی بھابھی اُن سے ملاقات کرکے آئی ہیں۔ علیمہ خان کے مطابق ہم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو الشفاء لیکرجائیں،ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، پہلے ایازصادق نے کہا کہ 2 ڈاکٹرز کو جیل بھیج دیتے ہیں، پھر بتایا گیا کہ محسن نقوی سے کانفرنس کال ہورہی ہے، بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں کہ الشفاء منتقل کریں گے۔ علیمہ خان نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹر نے جو رپورٹ بنائی میری بہن نے کہا یہ رپورٹ ہی ٹھیک نہیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ علیمہ خان نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا مکمل معائنہ فیملی اور ذاتی ڈاکٹرزکی موجودگی میں کیا جائے، جب تک عمران خان اسپتال نہیں پہنچتے، ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پریقین نہیں کریں گے۔ عظمیٰ خان نے کہاکہ جن پر ہمارا اعتبار ہے جب تک وہ نہیں ہوں گے ہمیں تسلی نہیں ہوگی، اگرکوئی بیماری ہے تو اس کو سامنے لیکر آئیں،چھپا کیوں رہے ہیں۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ میں بیماری کا نام نہیں ہے، علاج تب تک شروع نہیں ہوسکتا جب تک اس کی وجہ کا پتہ نہ ہو۔
بھارتی شہری نے اہلیہ
بھارتی شہری کرنیل سنگھ نے اہلیہ سربجیت کور (نور فاطمہ) کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ کرنیل سنگھ نے پاکستان میں سابق ایم پی اے مہندر پال سنگھ کو اپنا نمائندہ مقرر کرکے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ سربجیت کور 3 نومبر 2025 کو 10 روزہ یاتری ویزے پر پاکستان آئی تھیں۔ درخواست گزار کے مطابق اہلیہ کو قابل اعتراض تصاویرکے ذریعے بلیک میل کرکے جبری طور پر مسلمان کیا گیا، ہندو میرج ایکٹ کے تحت مذہب کی تبدیلی سے پہلی شادی ختم نہیں ہوتی، سربجیت کور کا نکاح نامے میں خود کو ’طلاق یافتہ‘ ظاہر کرنا جھوٹ ہے، جبکہ طلاق کی کوئی عدالتی ڈگری موجود نہیں، لہٰذاعدالت سربجیت کور کا نکاح کینسل کرنےکا حکم دے اور ویزا ختم ہونے پر سربجیت کور کو فوری ڈی پورٹ کیا جائے۔ کرنیل سنگھ نے درخواست کی ہےکہ بلیک میل کرکے زبردستی نکاح کرنے پر سربجیت کور کے پاکستانی شوہر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ رجسٹرار آفس نے بھارتی شہری کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے، رجسٹرار آفس کے مطابق اسپیشل پاور آف اٹارنی محکمہ خارجہ سے تصدیق شدہ نہیں ہے جب کہ درخواست گزار نے نکاح کینسل کرانےکے لیے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر آج بطور اعتراض درخواست پر سماعت کریں گے۔
علامہ راجا ناصر عباس
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کا جائزہ لینے کےلیے سینیٹرز کا وفد تشکیل دینے کی تجویز دے دی۔ سینیٹ اجلاس کے دوران علامہ راجا ناصر نے کہا کہ کچھ سینٹرز کا وفد بنادیں وہ اسپتال کو بھی دیکھ لیں اور بانی سے ملاقات بھی کرلیں گے، آپ حکومت ہیں اور ڈاکٹر سے ملاقات نہیں کرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جسے آپ نے جیل میں رکھا ہوا ہے وہ کوئی معاملہ کرکے باہر نہیں آنا چاہتا، پاکستان کے مسائل کے لیے ہر ایک سے بات کریں گے۔ دوران اجلاس اپوزیشن لیڈر نے سینیٹ کی براہ راست نشریات معطل ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ کس نے نشریات کی معطلی کا حکم دیا ہمیں وضاحت دی جائے۔ اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ یہ سینیٹ آف پاکستان کا اختیار ہے، اس سےحکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس پر رولنگ محض چیئرمین سینیٹ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہارِ رائے کی حدود و قیود بھی آئین میں متعین کی گئی ہیں۔
پاکستان کا سفارتکاری
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نےکہا ہے کہ روس یوکرین جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں، فریقین کو علاقائی سلامتی کا خیال رکھنا چاہیے۔ روس یوکرین جنگ کے چار سال مکمل ہونے پر سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن بامعنی مذاکرات سے ہی آسکتا ہے، مسئلے کے حل کیلیے 2022 میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی پاکستان نے تائیدکی۔ پاکستانی مندوب نے کہا امید ہے فریقین سفارتکاری سے مسئلے کا پرامن حل نکالیں گے۔ دوسری جانب یوکرین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پیرس کے ایفل ٹاور پر یوکرین کے جھنڈے کے رنگوں کی لائٹس روشن کی گئیں۔
پاکستان اور بھارت
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیٹ آف یونین خطاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تذکرہ نہ بھولے اور ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا۔ دوسرے دور صدارت میں پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں امریکی صدر نے امیگریشن، امریکی معیشت اور ڈرگ کارٹیلز سے متعلق ذکر کیا وہیں دنیا میں جاری کئی جنگیں رکوانے کا کریڈٹ بھی لیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا میں نے 8 جنگیں ختم کیں، کمبوڈیا تھائی لینڈجنگ رکوائی، میں نے اسرائیل اور ایران کے علاوہ کانگو اور روانڈا کی جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی، دونوں ممالک کے درمیان جوہری جنگ چھڑ سکتی تھی۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان نے میرے لیے کہا کہ میں نے 35 ملین لوگوں کی جان بچائی، وزیراعظم پاکستان نے کہا ٹرمپ مداخلت نہ کرتے تو لاکھوں لوگ ہلاک ہوتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اسٹیٹ آف یونین خطاب میں کہنا تھا میں نے غزہ کی جنگ رکوائی، جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ سے ہرزندہ یرغمالی کو واپس لائے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا تمام 28 یرغمالی مردہ افراد کی لاشیں برآمد کرائیں، حماس اور اسرائیل نے یرغمالیوں کی لاشیں مل کر نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے گا: ٹرمپ صدر ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران کے میزائل یورپی ملکوں اور خطے میں امریکی اڈوں کے لیے خطرہ ہیں، ایران ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد ہی امریکا تک پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا امریکا نے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے بعد ایران کو خبردار کیا تھا کہ دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں، ہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران نیوکلیئرہتھیارنہیں بنائےگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا ہم امن بزور طاقت پر یقین رکھتے ہیں، ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سےحل ہو، ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں۔
چین سمیت 6 ممالک
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا ہے کہ چین سمیت 6 ممالک کو افغانستان سے شکایت ہے۔ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا پاکستان اور چین سمیت 6 ممالک کو افغانستان سے شکوہ ہے کہ افغان سرزمین ان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ دوسری جانب سابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سینیٹ میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف قرارداد کی منظوری کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرار داد صحیح وقت پر پاس ہوئی ہے کیونکہ مودی آج اسرائیل کے دورے پر جا رہے ہیں۔
روزے کی حالت میں
سوال: اگر روزے کی حالت میں سونے کے دوران احتلام کی وجہ سے غسل فرض ہو جائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟ جواب: اگر روزے دار کو سونے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ روزہ صحیح ہے، البتہ جتنا جلدی ہوسکے غسل کرلے، بلاوجہ غسل میں تاخیر نہ کرے، تاکہ روزے کا زیادہ سے زیادہ وقت پاکی میں گزرے، غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے گناہ ہے۔
اٹلی کا پاکستانی ہنر
روم: اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے کا کہنا ہے کہ لیگل مائیگریشن کے لیے پاکستانی اسکلڈ لیبرکو ساڑھے 10ہزار ویزے فراہم کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روم میں اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی جس میں داخلی سکیورٹی تعلقات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ لیگل مائیگریشن کے لیے پاکستانی اسکلڈ لیبرکو ساڑھے 10ہزار ویزے دیں گے جبکہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ والوں کو ویزے سے استثنیٰ دیں گے۔ میٹیو پینٹے ڈوسی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے کچھ عرصہ قبل ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کی بات کی تھی۔ دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کی ملاقات میں انسداد منشیات و انسانی اسمگلنگ اور دہشتگردی کے خلاف تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا، دونوں نے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات کو بھی سراہا۔ محسن نقوی نےغیرقانونی امیگریشن کےخلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں ائیرپورٹس اور سمندری سرحدوں پر کڑی نگرانی سے غیرقانونی امیگریشن کم ہوئی۔ اطالوی وزیرداخلہ نے غیرقانونی امیگریشن کےخلاف پاکستان کی مؤثر پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ غیرقانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ، منشیات کےخلاف پاکستان کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگل مائیگریشن کے فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھائیں گے، پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔
عمران خان نے پیغام دیا
راولپنڈی: علیمہ خان کا کہنا ہے عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آرہا ، میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے۔ عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاکہ ہماری آج بھی ملاقات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کوقید تنہائی میں رکھاہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ انہیں نظر نہیں آ رہا، ان کے ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی دی جائے ،جب تک ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کرینگے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا ہمار ا مطالبہ ہے کہ عمران خان کا مکمل معائنہ فیملی اور ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے ، جب تک عمران خان اسپتال نہیں پہنچتے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گے۔ عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے کہاکہ اگر کوئی بیماری ہے تو اس کو سامنے لیکر آئیں چھپا کیوں رہے ہیں۔
سینیٹ میں اسرائیل
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔ سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کے خلاف قرار داد منظور کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مسلم ملکوں سے متعلق بیان کی مذمت کی گئی، بیان میں نیتن یاہو نے مسلم ممالک کے خلاف بھارت اور دیگر ممالک پر مشتمل علاقائی اتحاد بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ اس حوالے سے سینیٹر پلوشہ خان کی پیش قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیلی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، اسلامی ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کی جائے گی۔ ایوان نے اسرائیلی قیادت کی جانب سے علاقائی اتحاد بنانے کے بیان کو مسلم امہ کی وحدت کے خلاف قرار دیا اور قرارداد میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایوان نے کہا کہ اسرائیل کا طرزِ عمل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی و تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کے پھیلاؤ کی بھی شدید مذمت کی گئی جب کہ ایوان نے اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں سے فوری انخلا اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ ایوان نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔
حکومت کا پی ٹی آئی
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتی نااہلی سے قومی خزانے کو فائر وال منصوبے کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر وال منصوبہ بانی پی ٹی آئی فوبیا کا نتیجہ تھا، فائر وال کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن بزنس شدید متاثر رہا، لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ 40 ارب روپے کی فائروال اگر فیل ہوئی ہے تو وہ دوبارہ بنے گی، اگر فائر وال دوسری باربھی فیل ہوئی تو وہ تیسری باربھی بنے گی، اس پر اگر 40 ارب یا 400 ارب بھی لگیں تو کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا، پوری دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جس نے اس یلغارسے خود کو محفوظ نہ کیا ہو۔
پختونخوا پولیس میں
پشاور: خیبر پختونخوا پولیس میں گھوسٹ ملازمین کے ایک بڑے نیٹ ورک کے انکشاف کے باوجود متعلقہ پولیس حکام کی جانب سے تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔ اس اسکینڈل میں یہ بات سامنے آئی کہ پشاور میں جعلی تنخواہوں کی مد میں سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے نکلوائے جاتے رہے، مگر اب تک نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی، نہ رقوم کی ریکوری ہوئی اور نہ ہی کسی کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی گئی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا تھاکہ صرف پشاور پولیس میں کم از کم 30 غیر موجود اہلکاروں کے نام پر تنخواہیں جاری کی جا رہی تھیں۔ اس حوالے سے پولیس کے ترجمان نے جنگ کو بتایا کہ انکوائری پر کاروائی جاری ہے تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی اور خردبرد رقم بھی واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی انھوں نے کہا کہ تحقیقات میں وقت لگتا ہے تاہم کیس میں کاروائی جاری ہے اس اسکینڈل میں مبینہ طور پر اس نیٹ ورک نے برطرف ملازمین کے سروس کوڈز دوبارہ استعمال کیے۔ سرکاری دستاویزات میں جعلسازی کی، جعلی بینک اکاؤنٹس کھولے اور اندرونی نظام کو منظم انداز میں استعمال کرتے ہوئے کئی برسوں تک لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے خرد برد کیے۔ تاہم انکوائری رپورٹ مبینہ طور پر انسپکٹر جنرل کے دفتر سے غائب کر دی گئی، جس کے باعث بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی۔ مسلسل عدم کارروائی نے شفافیت اور اندرونی نگرانی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، اور یہ معاملہ نہ صرف پولیس محکمے بلکہ صوبائی سرکاری ملازمین کے پورے نظام حکمرانی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ دستاویزات کے مطابق ابتدائی تحقیقات 2023 سے 24 کے دوران پشاور کے علاقے حسن خیل میں شروع کی گئیں، جہاں ڈی ڈی او کوڈز PR 8112 اور PR 4093 کے تحت درج ملازمین کی جانچ پڑتال کی گئی۔ یہ افراد باقاعدگی سے ماہانہ تنخواہیں وصول کر رہے تھے، حالانکہ حقیقت میں ان میں سے کئی کا پولیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
زکوٰۃ اور فطرانہ میں
سوال: زکوٰۃ اور فطرانہ ایک ہی چیز ہیں یا فرق ہے اور کن اوقات میں ادا کرنے ہیں؟ جواب: صدقہ فطر اور زکوٰۃ دونوں الگ الگ مستقل مالی عبادتیں ہیں، دونوں کا الگ الگ نصاب ہے، کسی ایک کے ادا کرنے سے دوسرا ادا نہیں ہوگا۔ صدقہ فطر ہر اس شخص پر (اپنی طرف سے اور زیرِ کفالت نابالغ اولاد کی طرف سے) لازم ہوتا ہے جو عید الفطر کے دن (یکم شوال کی) صبح صادق کے وقت ضرورتِ اصلیہ اور استعمال سے زائد اتنے سامان یا مال کا مالک ہو جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زائد ہو، خواہ وہ مال نقدی، سونا، چاندی یا مالِ تجارت کی صورت میں نہ ہو۔ اسی طرح اس کے وجوب کے لیے مال کے اوپر سال گزرنا بھی شرط نہیں ہے۔ جب کہ زکوٰۃ صرف مالِ نامی پر واجب ہوتی ہے، اور مالِ نامی سے مراد سونا، چاندی، نقدی، مالِ تجارت، سائمہ جانور ہیں۔ مذکورہ اموال میں سے کسی ایک کے نصاب تک مال پہنچ جائے یا مختلف اموال موجود ہونے کی صورت میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت تک نصاب پہنچ جائے اور وہ بنیادی ضرورت سے زائد ہو تو زکوٰۃ واجب ہوجاتی ہے، اور سال پورا ہوجانے پر زکوٰۃ کی ادائیگی واجب ہوتی ہے۔
اقوام متحدہ کو پنا
کراچی: ائیرپورٹ امیگریشن حکام نے درست ویزوں پر کمبوڈیا جاتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ حکام کے مطابق مسافر سنیل گِل اور وکٹر آئی ایم سیموئل امیگریشن کلیئرنس کے دوران پوچھ گچھ پر مشکوک پائے گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر کے مطابق مسافر سنیل گِل کے موبائل فون کی جانچ پڑتال پر ان کی جانب سے اقوام متحدہ کو بھیجی گئی سیاسی پناہ کی درخواستیں سامنے آئیں جس میں مسافر وکٹر آئی ایم سیموئل کا نام بھی شامل ہے۔ شہزاد اکبر نے بتایا کہ سنیل گِل نے انکشاف کیا کہ وکٹر سیموئل بیرون ملک سیاسی پناہ کے حصول سے متعلق معاملات میں اس کی مدد کر رہا تھا جب کہ وکٹر سیموئل نے کہا کہ یہ دستاویز بے بنیاد ہے اور اس کا مقصد بیرون ملک سے امریکا میں سیاسی پناہ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں کو آف لوڈ کرکے تصدیق اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پنجاب: خطرناک عمارتوں
لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کی تمام خطرناک عمارتوں والے اسکولوں کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام خطرناک، جزوی خطرناک اسکولوں کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔ مراسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری اسکولزکی عمارتوں پر سائن بورڈ آویزاں کیے جانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعےکی ذمہ داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔
عمران خان کی
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے لیے پمز اسپتال لایا گیا۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق طریقہ علاج سے قبل کارڈیالوجسٹ اور فزیشن نے طبی معائنہ کیا جس کی رپورٹ نارمل قرار پائی۔ اس کے علاوہ عمران خان کا ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کے نتائج نارمل آئے۔ پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجیکشن ماہر امراضِ چشم اور ویٹریو ریٹینل سرجن کی نگرانی میں لگایا گیا جبکہ اس عمل کو ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل کیا گیا، پروسیجرکے وقت پمز اور شفا آئی اسپتال کے ماہر امراض چشم موجود تھے۔
بیرسٹر گوہر کا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور معائنہ ذاتی معالجین کی موجودگی میں کرانے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی آنکھ کے معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور پمز میں معائنے کے بعد انہیں اطلاع موصول ہوئی۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہیں بتایا گیاکہ بانی کی آنکھ کا فالو اپ پروسیجر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ وہی ہے جو بانی کی فیملی کا مطالبہ ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہمارا پہلا مطالبہ ہےکہ بانی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے جبکہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہےبانی کا معائنہ ان کےذاتی معالجین کی موجودگی میں کیاجائے۔
پاکستان کا کمزور
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کے لیے بجلی مہنگی کر رہا ہے۔ نیپرا نے مالی سال 2024-25 کی ٹرانسمیشن پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹ میں انتباہ دیا ہے کہ اوورلوڈ گرڈ اسٹیشنز، تاخیر کا شکار منصوبے اور ناقص رابطہ کاری ملک کو مہنگی بجلی پیدا کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔کے الیکٹرک کے این ٹی ڈی سی سے کمزور روابط سستی قومی بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔ ریگولیٹر کے مطابق قومی گرڈ کی کمزوریاں اکنامک میرٹ آرڈر کے اصول کو متاثر کر رہی ہیں، جس کے تحت پہلے سستی بجلی کو نظام میں شامل کیا جانا چاہیے، لیکن اس کے برعکس مہنگے پاور پلانٹس چلانے پڑ رہے ہیں، اس نااہلی کا براہِ راست اثر گھریلو اور صنعتی صارفین کے بجلی کے بلوں پر پڑ رہا ہے۔ نیپرا نے نشاندہی کی کہ متعدد گرڈ اسٹیشنز اور پاور ٹرانسفارمرز اپنی گنجائش کے 80 فیصد سے زائد بوجھ پر چل رہے ہیں، جس سے وولٹیج میں عدم استحکام، آلات کو نقصان اور ممکنہ بریک ڈاؤن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
بیوی کو دیا تحفہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شوہر کی اپیل پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد شعبان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ دروان سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ بھی واپس نہیں لیا جا سکتا۔ جسٹس محسن نے کہا کہ یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے، دیا ہوا تحفہ واپس نہیں لیا جاتا، ایسی کوئی روایت نہیں، اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔ بعد ازاں عدالت نے شوہر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اربوں روپے کا ضبط
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز کی مختلف کلکٹریٹس میں اربوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سونااور چاندی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع نہ کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کسٹمز کی تمام انفورسمنٹ بشمول ائیر پورٹ کلکٹریٹس کوضبط شدہ سونا اور چاندی کے ڈیٹا کی معلومات جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ برسوں سے ضبط شدہ سونا اور چاندی کلکٹریٹس کی لاکرز میں ہی پڑا ہوا ہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں جمع نہ ہونے کے باعث قومی خزانے میں بھی ظاہر نہیں ہو رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق کسٹمز کلکٹریٹس کی مبینہ نااہلی کی وجہ سےضبط شدہ سونے اور چاندی کی لاکرز سے تبدیلی اورچوری ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
بیرسٹر گوہر ’عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو ایک متنازع منصوبے، یعنی ’’عمران خان رہائی فورس‘‘ قائم کرنے کے اقدام سے روکنے کیلئے مداخلت کی ہے۔ پارٹی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ براہِ راست اور سینئر پارٹی رہنماؤں کے ذریعے کی جانے والی یہ مداخلت ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے جب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان کو رہا کرانے کیلئے ایک مخصوص فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گوہر نے دوٹوک انداز میں (وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو) خبردار کیا کہ کسی بھی ایسے گروپ کا قیام جسے ’’فورس‘‘ کہا جائے، خصوصاً اگر اس کے ارکان سے کسی سیاسی مقصد کیلئے حلف لیا جائے، تو اسے غیر آئینی اور غیر قانونی تصور کیا جا سکتا ہے اور ممکن ہے کہ یہ اقدام عسکریت پسندی کے دائرے میں بھی شمار ہو۔ کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر اپوزیشن اپوزیشن رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا تاکہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کے اندر اس اقدام کیخلاف سیاسی ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ سیاسی حلقوں میں اس تجویز کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے 22 فروری کو مجوزہ فورس کے ارکان سے حلف لینے کا ارادہ کیا تھا، تاہم اندرونی اعتراضات کے بعد آخری لمحے پر اس اقدام کو موخر کر دیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا رمضان کے بعد حلف برداری کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نجی سطح پر تسلیم کرتے ہیں کہ اس منصوبے نے مرکزی قیادت میں تشویش پیدا کی، کیونکہ کسی نیم تنظیمی ’’فورس‘‘ کی تشکیل پارٹی کو قانونی کارروائی اور محاذ آرائی کو فروغ دینے کے الزامات کی زد میں لا سکتی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مبینہ طور پر مشورہ دیا کہ اگر عمران خان کی رہائی کیلئے متحرک ہونا ضروری ہو تو اس کیلئے صوبائی، علاقائی اور ضلعی سطح پر قانونی سیاسی کمیٹیاں قائم کی جائیں، جیسا کہ ماضی میں سیاسی تحریکوں میں کیا جاتا رہا ہے، تاکہ آئینی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ یہ معاملہ حالیہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں بھی نمایاں طور پر زیر بحث آیا، جہاں شرکاء کو اس موضوع پر عوامی سطح پر تبصرہ نہ کرنے کی ہدایت دی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیادت اس ممکنہ طور پر نقصان دہ اندرونی تنازع کو محدود رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ واقعہ پی ٹی آئی کے اندر حکمت عملی کے حوالے سے بڑھتے اختلافات کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایک ایسے موقع پر جب پارٹی ایک پیچیدہ سیاسی ماحول کا سامنا کر رہی ہے، اس وقت بعض رہنما جارحانہ انداز سے متحرک ہونے کے حامی ہیں، جبکہ دیگر محتاط اور قانونی طور پر قابل دفاع راستہ اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔ یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو رہائی فورس قائم کرنے کا آئیڈیا روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے دیا۔ سہیل آفریدی کو بھی خیبر پختونخوا کے چیف ایگزیکٹو کے منصب کیلئے مراد سعید کا نامزد کردہ امیدوار سمجھا جاتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عمران خان سہیل آفریدی کو ذاتی طور پر پہلے نہیں جانتے تھے۔
کوہاٹ میں پولیس
کوہاٹ کے نواحی علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ ڈی پی او نے بعد ازاں تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع علاقے میں طلب کر لی گئی ہے۔
ڈاکٹرکہےگا تو عمران خان
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے حوالے سے افواہ پھیلائی جارہی تھی، جب ڈاکٹر ہی نہیں کہہ رہا کہ بانی کو اسپتال شفٹ کیا جائے تو کیسے شفٹ کردیں؟ ڈاکٹر کہےگا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مہینے کے لیے اسپتال شفٹ کردیں گے۔ لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب محنت کر رہےہیں، امریکا اور یورپ سمیت دنیا میں ہر جگہ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، امریکا اور یورپ میں لوگ بھوکے سونے پر مجبور ہیں، اللہ کا شکر ہےکہ پاکستان میں مذہبی رجحان کے باعث اتنی زیادہ بھوک ننگ نہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، عوام کی سہولت کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، پاکستان اب آہستہ آہستہ مشکلات سے نکل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، پاکستان سب سے امن، بھائی چارہ اور دوستی چاہتا ہے،جب جنگ مسلط کر دی جائے تو بھرپور جواب دیتے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں آج سفارتی محاذ پر سرفہرست ہے، بےگناہ شہریوں اور بچوں پرحملہ کرنے والوں کے لیےکوئی رعایت نہیں۔
شہید لیفٹیننٹ کرنل
بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کو مانسہرہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی نماز جنازہ میں اہل خانہ، فوجی افسران اور شہریوں نے بھی شرکت کی ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز کی جرات اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور ایک سپاہی شہید ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اس دوران فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج بھی مارے گئے اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا۔
کوہاٹ: فائرنگ سے لیڈی
کوہاٹ کے علاقے کے ڈی اے ڈبل روڈ پر فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی کے بعد رکشا سے گھر واپس جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے کے ڈی اے ڈبل روڈ پر ان پر فائرنگ کر دی جس سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئیں۔ لیڈی ڈاکٹرکے قتل کے خلاف ڈاکٹرزکی جانب سے احتجاج کیا گیا اور قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔
کراچی:کورنگی کراسنگ
کراچی:کورنگی کراسنگ کے قریب آئل ٹینکرکی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بچی جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینکر ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
دادو: تھانے کی حدود
دادو کے مخدوم بلاول تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔ پولیس کے مطابق مزاحمت پر 2 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ ڈاکو ایک اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی کچے میں آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق شر گینگ کے مزید 8 ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے جن کے قبضے سے راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
رویت ہلال کمیٹی
پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 20 لاکھ روپے خرچ کردیے جو خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرےگی۔ خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کا 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری بھی دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری لی جائے گی۔
کیا خون ٹیسٹ یا
سوال: کیا خون ٹیسٹ یا عطیہ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ جواب: بلڈ ٹیسٹ کے لیے اپنا خون نکلوانے یا کسی شدید ضرورت مند مریض کو خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ البتہ اگر خون دینے سے اتنی جسمانی کمزوری لاحق ہونے کا اندیشہ ہو کہ روزہ رکھنے کے قابل نہ رہے ،تو روزے کی حالت میں اس سے اجتناب کرے۔
سکیورٹی فورسز کا پشین
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پشین کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں، دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وفاقی حکومت وضاحت
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہےکہ خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ وفاقی وزرا کی حیثیت سے اس طرح کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہےکہ کیا یہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ وفاقی حکومت وضاحت کرے، 2 وفاقی وزیرسندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازش میں کیوں مصروف ہیں۔ شرجیل میمن نےکہا کہ گورنر ہاؤس کو سیاسی محاذ آرائی یا صوبائی حکومت کے خلاف سرگرمیوں کا مرکز نہیں بننا چاہیے، ملک پہلے ہی سیاسی اور معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، ایسے میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کشیدگی پیدا کرنا دانشمندی نہیں۔ خیال رہےکہ کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک صوبہ ایسا کرتا ہے جیسے وہ پاکستان کے آئین سے بالاتر ہے، سندھ اسمبلی میں آئین کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، پیپلز پارٹی نے یہ قرارداد کسی خوف کے سائے میں منظور کی ہے۔ چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے ہوتے ہوئے ’سندھو دیش‘ کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 239 نئے صوبوں کی تشکیل کی اجازت دیتا ہے جبکہ آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینا لازم ہے، لیکن پیپلز پارٹی اپنے ہی میئر کو بااختیار بنانے کو تیار نہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 ریفرنڈم کی بھی اجازت دیتا ہے اور اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہ ہوا تو وہ دوبارہ توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
مصنوعی اکثریت رکھنے
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ کل سندھ اسمبلی میں آئین کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، پیپلز پارٹی نے یہ قرارداد کسی خوف کے سائے میں منظور کی ہے۔ کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ایک صوبہ ایسا کرتا ہے جیسے وہ پاکستان کے آئین سے بالاتر ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب ایک اہم موڑ میں داخل ہوگئےہیں، اب فیصلہ کرناہے۔ انہوں نے سوال اٹھایاکہ یہ کیسا انصاف ہےکہ 170 سیٹ لینے والاجیل میں اور 80 سیٹ لینے والاحکومت میں ہے، ایک مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نےسندھ پرقبضہ کیاہوا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل مکالمہ ہے اور ایم کیو ایم امن سے رہنے کی خواہش رکھنے والی جماعت ہے۔ چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے ہوتے ہوئے ’سندھو دیش‘ کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ پورے پاکستان کا سب سے زیادہ کثیراللسانی صوبہ ہے اور شہری علاقوں کے ساتھ گزشتہ پچاس برسوں سے ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 239 نئے صوبوں کی تشکیل کی اجازت دیتا ہے جبکہ آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینا لازم ہے، لیکن پیپلز پارٹی اپنے ہی میئر کو بااختیار بنانے کو تیار نہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 6 ریفرنڈم کی بھی اجازت دیتا ہے اور اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہ ہوا تو وہ دوبارہ توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
پاکستان کی افغانستان میں
پاکستان کی افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ائیراسٹرائیکس میں الخوارج کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے افغانستان میں انٹیلی جنس بیس ائیراسٹرائیکس کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اورخوست میں فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا اور کارروائی میں80 سے زائد خوارج کے ہلاک ہونے کی اطلاع کنفرم ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ تباہ کیے گئے مراکز میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبردو ننگرہار خارجی مولوی عباس مرکزخوست، خارجی اسلام مرکز ننگرہار شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے مراکز میں خارجی ابراہیم مرکزننگرہار،خارجی ملارہبرمرکزپکتیکا اور خارجی مخلص یارمرکز پکتیکا بھی شامل ہے۔
سرحد پار دہشتگردی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سرحد پار دہشتگردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی، تشدد کے منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔ اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھاکہ سرحد پار دہشت گردی کیلئے برداشت اپنی حد کو پہنچ چکی ہے، پاکستان دفاع کے فطری حق کے تحت اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشت گرد گروہوں کو مسلسل جگہ ملتی رہی، افغانستان میں حالات پچھلے دور سے بھی زیادہ تشویشناک اورغیریقینی ہوچکے ہیں اور دوحہ معاہدے کے وعدوں کے برعکس دہشت گرد عناصر کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ نے متعدد گروہوں کی افغانستان میں سرگرم موجودگی کی تصدیق کی، رپورٹ کے مطابق داعش خراسان اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت کئی تنظیمیں افغان سرزمین استعمال کررہی ہیں۔ صدرمملکت کا کہنا تھاکہ افسوس کہ افغان حکام نے انتباہات کے باوجود کوئی قابلِ اعتبار اقدام نہیں کیا، پاکستان نے طویل عرصہ تحمل دکھایا اور کارروائیاں محدود علاقوں تک رکھیں، تشدد کے منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن،استحکام اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، امن صرف تب ممکن ہے جب دہشت گردی کےخلاف عملی اورسنجیدہ اقدامات ہوں، پاکستانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آصف زرداری کا کہنا تھاکہ افغانستان میں طالبان رجیم نے نائن الیون سے پہلے جیسی یا اس سے بھی بدترصورتحال پیدا کردی ہے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی،القاعدہ، ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ افغانستان سے آپریٹ کررہی ہیں، جماعت انصاراللہ، اتحاد المجاہدین پاکستان اور دیگر گروہ افغانستان میں موجود ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کی اور تین صوبوں ننگرہار، پکتیکا اورخوست میں فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی کے سات مراکز کو نشانہ بنایا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق 70 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، زیادہ تر ہلاک دہشت گرد پاکستانی تھے۔
امریکا نے افغانستان
ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو عالمی برادری کے لیے بھی خطرہ قرار دیدیا۔ ڈاکٹر قمر چیمہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج افغانستان اتنا ہی خطرناک ہے جتنا وہ 2002 میں تھا۔ افغان طالبان آج بھی القاعدہ اور ٹی ٹی پی کی حمایت کرتے ہیں، القائدہ کو پناہ دیے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا افغانستان نے دہشتگردوں کا رخ پاکستان کی جانب کردیا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ یہ مطالبہ عالمی برادری کا بھی ہے، یہ مطالبہ ایران ، تاجکستان، روس اور چین بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو کام امریکا اور دیگر ممالک نے ادھورا چھوڑا ہے وہ کام پاکستان کو مکمل کرنا ہوگا۔ ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ جنگ لڑنی پڑے گی اورپاکستان کی جانب سے افغانستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہنی چاہیے۔
کراچی: نارتھ ناظم آباد
کراچی: نارتھ ناظم آباد حیدری کے قریب رہائشی فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے اور آگ لگنے کے واقعے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عمارت کے دسویں منزل پر واقع فلیٹ میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو عمل اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں۔ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں، 2 اسنارکل اور ایک باؤزر نے آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔ حکام کے مطابق واقعے کے بعد رہائشی عمارت کو خالی کرالیاگیا، دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا جبکہ بچی اور خاتون زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ادھر آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سینٹرل کو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ریاض سے اسلام آباد
کراچی: ریاض سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز میں ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ پی اے اے حکام کے مطابق مسافر کی طبیعت ایران کی فضائی حدود میں خراب ہوئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر سے اجازت ملنے کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی۔ لینڈنگ کے فوراً بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
شاہ چارلس کو انکے
بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو انکے بھائی اینڈریو کی خفیہ ڈیلز کے بارے میں 2019 ہی میں خبردار کردیا گیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کمسنوں سے جنسی درندگی میں ملوث جیفری ایپسٹین کے بارے میں جاری دستاویزات کے مطابق شاہ چارلس کو یہ بھی بتا دیا گیا تھا کہ اینڈریو شاہی خاندان کے نام کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق شاہی محل کو خفیہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ سابق ڈیوک اینڈریو نے متنازعہ ارب پتی ڈیوڈ رولینڈ کے ساتھ پوشیدہ طور پر مالیاتی تعلق قائم کیا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ برطانوی پولیس نے جیفری ایپسٹین سے تعلق کے الزام میں چند روز قبل شاہ چارلس کے بھائی اینڈریو کو گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔
علی امین گنڈاپور کیخلاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی سے متعلق باتیں من گھڑت ہیں، پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سےگزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی، علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔ واضح رہے علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبولیت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نہیں نکال پارہے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا استعمال ہورہے ہیں۔ اس بیان کے بعد انہوں نے معذرت کی اور کہا کہ میرے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں، مگر میرا غصہ جائز ہے، ابھی تک چھوٹی سی جائز ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کروا سکے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ان کا ذاتی معالج دیا جائے۔
زیر استعمال زیورات پر
سوال: 1- ایک عورت کے پاس 10سے 11 لاکھ کا سونا اور چاندی ہے پورے سال میں مختلف مواقع پر باری باری کرکے استعمال کرتی ہے، اس پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ 2- دوسرا اس نے زیور خریدا ہے ،سال پورا نہیں ہوا تھا کہ 7مہینے بعد رمضان المبارک آیا اس پر وہ عورت زکوٰۃ کیسے ادا کر ے گی؟ جواب:1- زیورات سونا یا چاندی کے ہوں اور اگر نصاب کے برابر ہوں تو اس کی زکوٰۃ نکالنا لازم ہے، چاہے استعمال کرے یا نہ کرے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جس دن سے یہ زیورات کی مالک ہوئی، اس دن کی قمری تاریخ یاد رکھے ایک سال کے بعد پھر جب یہی قمری تاریخ آئے گی تو ڈھائی فیصد زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے۔ صورتِ مسئولہ میں اگر یہ عورت پہلے سے صاحب نصاب چلی آرہی ہے اور رمضان المبارک میں زکوٰۃ نکالتی ہے تو سابقہ اموال زکوٰۃ کے ساتھ رمضان المبارک سے 7 ماہ قبل خریدے ہوئے زیورات کی بھی زکوٰۃ ادا کرے گی۔ اور اگر یہ عورت پہلے سے صاحب نصاب نہیں تھی لیکن مذکورہ زیورات خریدنے سے صاحب نصاب بنی ہے تو اس زیور پر سال گزرنے سے زکوٰۃ واجب ہوگی، اگرچہ 7 ماہ بعد رمضان المبارک کا مہینہ آجائے، اس سے فرق نہیں پڑتا پورا سال گزرنے پر زکوٰۃ واجب ہوگی۔
خیبر پختونخوا میں
پشاور: خیبر پختونخوا میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈنگ پلان منظور کر کے ریگولرائزیشن فیس مقرر کردی۔ عمارتوں اور لینڈ یوز فیس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق رہائشی عمارتوں کیلئے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 10 روپے فی مربع فٹ کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمرشل عمارتوں کے لیے بلڈنگ پلان اپروول یا ریگولرائزیشن فیس 20 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رہائشی لینڈ یوز فیس 2 ہزار روپے،کمرشل لینڈ یوز فیس 10 ہزار روپے جبکہ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے لینڈ یوز فیس ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیس مقررہ طریقہ کار کے تحت جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور مکمل ادائیگی کے بغیرکوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی، اعلامیے کو فوری طور پر نافذ العمل کر کے سابقہ نوٹیفکیشنز منسوخ قرار دیے گئے ہیں۔
ملک میں رجسٹرڈ آبادی
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق ملک کی 97 فیصد آبادی سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہے۔ نادرا نے اس حوالے سے سالانہ رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرادی ہے جبکہ ترجمان نادرا شباحت علی نے ایک سالہ کارکردگی کا ڈیٹا ویڈیو بیان کی صورت میں جاری کر دیا ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 22 کروڑ 70 لاکھ ہے اور ملک کی 97 فیصد آبادی سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہے، رجسٹرڈ افراد میں 48 فیصد خواتین اور 52 فیصد مرد شامل ہیں۔ ترجمان نادرا شباحت علی کے مطابق 3 کروڑ 19 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج یونین کونسلز میں ہو چکا ہے تاہم یہ بچے تاحال نادرا سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ ویڈیو بیان میں بتایا گیا کہ نادرا کے بائیومیٹرک ڈیٹا بیس میں 17 کروڑ شہریوں کے چہروں کی شناخت موجود ہے جبکہ ایک ارب 68 کروڑ فنگر پرنٹس اور 70 لاکھ افراد کی آنکھوں کا ڈیٹا محفوظ ہے۔ نادرا ترجمان کے مطابق مجموعی رجسٹریشن میں 11 فیصد اضافہ ہوا، بچوں کی رجسٹریشن میں 18 فیصد جبکہ خواتین کی رجسٹریشن میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان شباحت علی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں نادرا کے 938 رجسٹریشن سینٹرز فعال ہیں، سال 2025 کے دوران 75 نئے رجسٹریشن سینٹرز اور 138 نئے کاؤنٹرز قائم کیے گئے جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن اور سہولت کو بھی وسعت دی گئی۔ ترجمان کے مطابق پاک آئی ڈی ایپلیکیشن نادرا کی 15 فیصد ذمہ داری سنبھال چکی ہے اور اس کی ڈاؤن لوڈز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
سندھ کی تقسیم یا
کراچی: سندھ اسمبلی نے صوبے کی تقسیم کے خلاف قراداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں کہاکہ سندھ کی تقسیم یا کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کی کوئی بھی کوشش تاریخ، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ سندھ کو توڑنے کی بات کرنے والے پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ قرار داد میں سندھ کی تقسیم یا کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی کوشش وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔ سینیئرصوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ایک کانفرنس ہوئی تھی جس میں شریک لوگ کونسلر بننے کی اہلیت بھی نہیں رکھتے۔ قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے اضلاع بنا کر سندھ کو توڑا گیا، پیپلز پارٹی آج قومی جماعت کے بجائے قوم پرست جماعت لگ رہی ہے۔ متحدہ اراکین نے شہری اور دیہی کوٹے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پیپلزپارٹی نے تقسیم کیا ہے۔ تمام ملک میں صوبے بن سکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں۔ جماعت اسلامی اورتحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ کی قرارداد کی حمایت کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ کراچی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے،کوٹہ سسٹم ختم ہوناچاہیے۔ سندھ اسمبلی نے صوبے کی تقسیم کے خلاف قراداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔
پاکستان سمیت کئی
پاکستان، سعودی عرب، ترکیے، متحدہ عرب امارات اور اردن سمیت کئی مسلم ملکوں نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیرکا بیان مسترد کر دیا۔ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ اور خلیج تعاون تنظیم کے مشترکا مذمتی بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیرکابیان غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، امریکی سفیر کا بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے وژن، اور غزہ تنازع کے خاتمے کے جامع منصوبے سے براہِ راست متصادم ہے۔ مسلم ممالک کے مشترکہ بیان میں مزیدکہا گیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی اور عرب زمینوں پر کسی قسم کا اختیار حاصل نہیں۔ واضح رہے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا تھا کہ اسرائیل کو پورے مشرقِ وسطیٰ پر قبضے کا حق حاصل ہے، اگر اسرائیل دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ ٹھیک ہوگا۔ خیال رہے کہ دریائے نیل سے دریائے فرات تک کا تصور بنیادی طور پر ایک جغرافیائی اصطلاح ہے جس کا تعلق گریٹر اسرائیل کے شدت پسند نظریے سے ہے۔ یہ منصوبہ لبنان سے لے کر سعودی عرب کے صحراؤں اور بحیرہ روم سے لے کر عراق کے نہر فرات تک کے علاقے پر مشتمل ایک تصوراتی خطہ ہے۔
اب دہشتگردوں کیخلاف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب دہشتگردوں کے خلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اب دہشتگردوں کیخلاف انکی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلارعایت کارروائیاں کرے گا۔ گزشتہ روز بنوں میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کے تانے بانے بھی افغانستان کے گل بہادر گروپ سے ملے تھے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں بڑے سانحے سے بچ گیا، دہشت گردوں کے بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے گئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فورسز نے آپریشن کے دوران خوارج کا سراغ لگایا، گاڑی میں سوار خودکش حملہ آور کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا، خوارج نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرائی، حملے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفرازاور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔
ہر اس میلی آنکھ
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں پاک فضائیہ کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے پر کہا کہ ہر ہر اس میلی آنکھ کو مٹا دیا جائیگا جو پاکستان کی طرف اٹھے گی۔ گزشتہ روز بنوں میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل گلفراز اور سپاہی کرامت شہید ہوئے تھے، بنوں میں ہونے والے حملے کے تانے بانے بھی دیگر حملوں کی طرح افغانستان سے ملے تھے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ پاکستان میں حالیہ خودکش حملوں میں افغانستان میں موجود دہشتگرد قیادت اور ان کے سہولت کار ملوث ہیں، دہشتگردوں نے حال ہی میں اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں کارروائیاں کیں۔ رات گئے پاک فضائیہ نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس میں متعدد خوارج کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان، فتنہ الخوارج اور اس کے اتحادیوں نے قبول کی ہے۔ اب اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ پاکستان کے ایک ایک کونے اور ایک ایک انچ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ طارق فضل چوہدری نے مزید لکھا کہ ہر اس میلی آنکھ کو مٹا دیا جائے گا جو ریاست پاکستان کی طرف اٹھے گی۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ لکھتے ہوئے تصدیق کی کہ افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔
رہائی فورس کو پارٹی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھاکہ انہیں انٹرویوز نہیں دینے چاہیے تھے ، اگر وہ انٹرویو دیں تو صرف بانی کی رہائی کی بات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں ، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کردیا تو فورس بنائی جائے گی تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کی قومی حکومت کی تجویز پر شفیع جان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی ان لوگوں سے ملاقات ہی نہیں کریں گے تو وہ انہیں قومی حکومت پر راضی کیسے کریں گے۔
ایم کیو ایم رکن سندھ
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رانا شوکت نے اپنے ہی ارکان شارق جمال اور اقبال محسود پر قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کر دیے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا شوکت نے اپنی ہی جماعت کے شارق جمال اور اقبال محسود پر قتل کی دھمکیوں کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ اگر متعلقہ تھانے کی پولیس بلاکر ان کی ایف آر درج نہیں کرائی گئی تو ان کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہو گا۔ رانا شوکت کے بیان پر ایکشن لیتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے فوری طور پر پولیس کو ایوان میں طلب کرلیا جبکہ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو مداخلت کرنے اور معاملہ حل کرانے کا مشورہ بھی دیا۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے رانا شوکت کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تاہم اس حوالے سے شارق جمال نے دعویٰ کیا کہ یہ آپس کا معاملہ تھا جو حل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پیر محمد شاہ دوبارہ ڈی آئی
گزشتہ ماہ عہدے سے ہٹائے جانے والے پیر محمد شاہ کو دوبارہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا۔ 20 گریڈ کے افسر پیر محمد شاہ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مظہر نواز شیخ سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پیر محمد شاہ کو گل پلازہ سانحہ کے بعد ٹریفک کا انتظام نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاگیا تھا۔ سانحہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے باعث 79 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 1000 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔
رائٹ سائزنگ: وفاق کی
اسلام آباد : وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کی جاری مشق کے نتیجے میں اب تک مختلف وزارتوں اور محکموں میں 55 ہزار 545 خالی آسامیوں کو ختم کیا جا چکا یا مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، ساختی اصلاحات کے تحت اب تک 44 ہزار 286 خالی اسامیوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، جبکہ 11 ہزار 259 آسامیوں کو ’’ڈائنگ کیڈر‘‘ قرار دیا گیا ہے، یعنی یہ اسامیاں خالی ہونے یا موجودہ عہدیداروں کی ریٹائرمنٹ کے بعد بتدریج ختم ہو جائیں گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایک اعلیٰ ذریعے نے بتایا کہ یہ تازہ ترین اعداد و شمار ہیں، یہ عمل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کی نگرانی میں جاری ہے، جس کا مقصد وفاقی حکومت کو موثر بنانا، اخراجات میں کمی اور انتظامی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔ 2024ء کے وسط میں شروع کی گئی اس رائٹ سائزنگ مہم میں تمام وفاقی وزارتیں، ان سے منسلک سیکڑوں محکمے اور خودمختار ادارے شامل ہیں۔ اس مشق کا بنیادی ہدف طویل عرصے سے خالی یا غیر ضروری آسامیاں ختم کرنا ہے تاکہ کم سے کم خلل کے ساتھ تنخواہوں کے بجٹ میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جاری معاشی چیلنجز کے تناظر میں بار بار کے اخراجات کو کم کرنے اور وفاقی افرادی قوت کے حجم کو معقول بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ 2024 میں کابینہ نے وفاقی حکومت میں تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار آسامیوں کے خاتمے کی منظوری دی تھی، ساتھ ہی آرمی ایکٹ میں ترمیم کی اجازت دی گئی تھی تاکہ رائٹ سائزنگ سے متاثرہ ملازمین کیلئے مالی پیکیج فراہم کیا جا سکے۔ کابینہ کے فیصلے کے مطابق تقریباً ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں میں سے 60 فیصد کو ختم یا ڈائنگ پوسٹس قرار دیا جانا تھا۔ پنشن کے بوجھ میں کمی کیلئے کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ صفائی، پلمبنگ، باغبانی اور دیگر عمومی و غیر بنیادی خدمات سے متعلق تمام آسامیوں کو آؤٹ سورس کیا جائے۔ حکومت کو توقع ہے کہ اس اقدام سے وفاقی حکومت میں گریڈ ایک تا 16 تک کے عملے کی تعداد میں نمایاں کمی آئے گی اور پنشن اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی۔ کابینہ نے وزارتوں اور ڈویژنز میں تمام کنٹیجنسی پوسٹس کے خاتمے کی بھی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے دانستہ طور پر خالی آسامیوں پر توجہ مرکوز کی تاکہ حاضر سروس ملازمین کی برطرفیوں سے گریز کیا جا سکے۔ ڈائنگ کیڈر قرار دی گئی آسامیاں وقت کے ساتھ ختم ہوتی جائیں گی، جس سے بغیر فوری بے دخلی کے عملے کی تعداد میں تدریجی کمی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی حکومت میں ماضی میں لاکھوں منظور شدہ آسامیوں کی منظوری موجود تھی، جن میں سے ایک بڑی تعداد برسوں سے خالی تھی۔
غصے سے کسی کا
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں، مگر میرا غصہ جائز ہے، ابھی تک چھوٹی سی جائز ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کروا سکے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ان کا ذاتی معالج دیا جائے۔ اپنے ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ عمران خان کی آنکھ اورصحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات بدستور برقرارہیں، جس نے عوام کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کیں، آج اپنی صحت کے معاملے میں مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ہم نے یونیورسل ہیلتھ کارڈ دیا اورہرطرح کی بیماری کو اس میں کور کرتے گئے، جب بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے تو انہوں نے پورے ملک کے عوام کو صحت کارڈ کی سہولت دی لیکن افسوس ہے آج بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالج تک سے ملنےنہیں دیا جا رہا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ میرے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں، مگر میرا غصہ جائز ہے، ابھی تک چھوٹی سی جائز ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کروا سکے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کا ذاتی معالج دیا جائے، اگر اس معاملے پر کسی کو غصہ نہیں آ رہا تو میرے خیال میں اس میں انسانیت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم سب کو اپنے مقصد پر فوکس کرنا چاہیے اور بھرپور انداز میں آواز اٹھانی چاہیے، ہم اکثر مقصد سے ہٹ کر دیگرمسئلوں میں الجھ جاتے ہیں اور اصل مقصد حاصل نہیں کر پاتے۔ علی امین کا کہنا تھاکہ مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان تک رسائی دی جائے۔
عمران خان کو بیرون
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کی کسی سطح پر کبھی گفتگو نہیں ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ممکن ہے سہولتوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو اپروچ کیا گیا ہو، مارکیٹ میں یہ پراڈکٹ رکھنے کے لیے ڈیل کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اب اس پراڈکٹ کے پلے کچھ نہیں رہ گیا، ڈیل کی باتیں کرکے یہ اپنی دکان کھلی رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نوکری خطرے میں ہے، انہوں نے نوکری بچانے کے لیے رہائی فورس کا اعلان کیا ہے، رہائی فورس غیرآئینی اور غیر قانونی ہے، وفاق کے سوا کوئی فورس بنانا کسی کا استحقاق نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی تعریف کی ہے، صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی اجتماع میں پاک فوج کی طاقت اور فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے، وزیراعظم کا دورہ امریکا پاکستان کے حوالے سے بہت اچھا رہا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں کمٹمنٹس فلسطینیوں کو بسانے کے لیے ہوئی ہیں، ان شاء اللہ غزہ پھر آباد ہوگا وہاں فلسطینی آباد ہوں گے۔
نواز شریف کی طرح
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو ڈیل آفر کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نہ کوئی ڈیل کی آفر ہوئی نہ ڈیل کا آپشن ٹیبل پر موجود ہے۔ رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ عمران خان کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ڈیل کی کوئی آفر نہیں ہوئی اور نہ ہوگی ۔ عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے معاملے میں ہوا ۔ رانا ثنا نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے سے متعلق بیان کی بھی وضاحت کی تھی۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔
پاکستان ترقی کی
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی منازل پر جا رہا ہے، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا ۔ امید رمضان کے عنوان سے پہلے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے بتایا کہ مہمان خصوصی اطالوی قونصل جنرل نےبھی روزہ رکھا تھا اورساتھ ہی افطار کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اطالوی قونصل جنرل نے قرعہ اندازی کی، خوش نصیب نازیہ امتیاز کے نام 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے عزیز اللہ اور سیدہ کونین کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے جبکہ معروف نعت خواں قاری وحید ظفرقاسمی اورخاور نقشبندی نے ہدیہ نعت پیش کیں۔
کراچی میں آئندہ 24
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران کبھی کبھی تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 20کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
عمران خان کی جانب
ڈیل مسترد کرنے کی بات پر وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے وضاحت کردی۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 24 نومبر کے احتجاج کے دوران ضد سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔ رانا ثنا نے پی ٹی آئی کی جانب سے راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو اختیارات دینے کی بات کو بے معنی قرار دیا اور کہا کہ ان دونوں کو کوئی اختیار نہیں دیا گیا۔ رانا ثنا بولے اچکزئی سے کہا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کر لیں، انہوں نے نہیں کی، ہم تو استحکام پاکستان میثاق کی پیش کش کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔
بورڈ آف پیس میں
امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ امریکی وزیرخارجہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج انہوں نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات، کریٹیکل منرلز ، ڈیولپمنٹ اور انسداد دہشتگردی کے امور پر بات ہوئی۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔
پاکستان ہرعالمی
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی۔ اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی ہے کہ پاکستان کی دنیا بھر میں عزت ہو رہی ہے، پہلے پاکستان تنہائی کا شکار تھا لیکن اب ہرعالمی معاملے پر اہم پلیئر بن کر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی، پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب قیادت ایماندار ہو تو اس کانتیجہ ہمیشہ مثبت نکلتا ہے، وزیراعظم نے فلسطینیوں کا مقدمہ لڑا اور وزیراعظم ہر فورم پر فلسطین کی بات کرتے رہے ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، آزاد اور خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے، دیرپا امن کے لیے غزہ میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔
آئی ایم ایف کا پاکستان
عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کرلیا۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد 25 فروری سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد اس دورے کے دوران توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت تیسرے جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے دوسرے جائزے پر بات چیت کرے گا۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے اعتراف کیا کہ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی پالیسیوں سے معیشت کو استحکام ملا۔ انہوں نے بتایا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی مالی کارکردگی مضبوط رہی اور ملک نے جی ڈی پی کا 1.3 فیصد بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کیا، جو پروگرام کے اہداف کے مطابق ہے۔ جولی کوزیک نے مزید بتایا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح قابو میں رہی جبکہ مالی سال 2025 میں ملک نے 14 سال بعد پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی ریکارڈ کیا۔
نجی طور پر اطمینان
اسلام آباد: سابق وزیرِاعظم عمران خان کے حالیہ طبی معائنے اور علاج کو دانستہ طور پر سیاسی تنازع بنا دیا گیا، حالانکہ اُن کی جماعت کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹروں، حتیٰ کہ اُن کے ذاتی معالج کی جانب سے بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، شوکت خانم اسپتال سے وابستہ عمران خان کے اپنے ذاتی معالج اس معائنے اور علاج سے اس قدر مطمئن تھے کہ اُن میں سے ایک نے چیک اپ کرنے والے ڈاکٹرز سے کہا کہ ’’آپ نے تو کمال کر دیا۔‘‘ تاہم، اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ایک ذریعے کے مطابق علیمہ خان اس تمام صورتحال پر ناخوش تھیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق، گزشتہ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کے دو ڈاکٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد ڈاکٹر ندیم قریشی کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی چیئرمین کا مفصل طبی معائنہ کیا۔ معائنے کے بعد سینئر اپوزیشن رہنماؤں، جن میں علامہ راجہ ناصر عباس اور بیرسٹر گوہر علی خان شامل تھے، کو پمز میں بریفنگ دی گئی۔ معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں اور شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے دو معالجین ڈاکٹر خرم مرزا اور ڈاکٹر عاصم یوسف (جنہیں عمران خان اور اہل خانہ کا معتمد سمجھا جاتا ہے) کے درمیان 45 منٹ پر مشتمل اسپیکر فون مشاورت کا اہتمام کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، اس مکمل گفتگو کو متعدد شرکاء نے سنا اور باقاعدہ طور پر اس کی کارروائی مرتب کی گئی، جس کا ریکارڈ دونوں فریقین کے پاس موجود ہے۔ کال کے دوران شوکت خانم کے ڈاکٹروں نے معائنے اور علاج کے طریقہ کار پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، کارروائی میں درج نکات کے تحت لاہور سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ڈاکٹروں نے علاج کو ’’حوصلہ افزا اور تسلی بخش‘‘ قرار دیتے ہوئے اسے ’’درسی کتاب کے مطابق معائنہ اور علاج‘‘ کہا۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے معائنہ کرنے والی ٹیم کو سراہا اور کیس کو کامیابی سے دیکھنے پر مبارکباد بھی دی۔ ڈاکٹر عاصم یوسف نے ’’عمران خان کے اہلِ خانہ کی جانب سے‘‘معالجین کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ طبی انتظامات پر تنقید نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستہ ڈاکٹروں نے متعدد سوالات اٹھائے اور مریض کی رضامندی سے انہیں میڈیکل سمری، ٹیسٹ رپورٹس اور علاج سے متعلق ریکارڈ تک رسائی دی گئی۔ گفتگو میں عمران خان کی صحت کے تمام پہلوؤں پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا، حتیٰ کہ کولیسٹرول کی سطح میں معمولی اضافے کا بھی ذکر کیا گیا۔ سفارشات سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی کے نامزد ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر رائے دی کہ فوری مداخلت کی ضرورت نہیں اور اگلے معائنے پر دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ پمز کے ایک سینئر معالج ڈاکٹر عارف نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس سے قبل عوامی سطح پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان کو کسی ماہر کے ذریعے مناسب علاج فراہم نہیں کیا جا رہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ اسی نوعیت کے انجکشن ایک ہزار سے زائد مریضوں کو لگا چکے ہیں اور اس حوالے سے انہیں بھرپور تجربہ حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی اور پارلیمنٹ کے تمام ارکان نے نجی محفلوں میں صورتحال کو ’’تسلی بخش‘‘ قرار دیا۔ تاہم، اگلی صبح معاملہ اُس وقت ڈرامائی رخ اختیار کر گیا جب ڈاکٹر عاصم یوسف نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بعض تفصیلات کی تصدیق کر سکتے ہیں اور نہ تردید، کیونکہ انہوں نے عمران خان کو خود نہیں دیکھا، جس سے طبی جائزے کے بارے میں ابہام پیدا ہوا۔ مشاورت کے دوران اطمینان کے اظہار کی اطلاعات کے باوجود، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج اور دھرنوں کی منصوبہ بندی جاری رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ اپوزیشن کے متعدد سینئر رہنما، جن میں محمود خان اچکزئی بھی شامل ہیں، ڈاکٹروں کے جائزے سے آگاہ تھے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ سابق وزیرِ اعظم کی بہن علیمہ خان نے معاملات کو نرم کرنے میں مثبت کردار ادا نہیں کیا بلکہ ڈاکٹروں اور اپوزیشن قیادت سے سخت مؤقف برقرار رکھنے پر زور دیا۔ ذرائع کے مطابق، جب بعض رہنماؤں نے طبی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا تو یہ بات بھی انہیں ناگوار گزری۔ ایک احتجاجی دھرنے کے دوران کشیدگی اُس وقت نمایاں ہوئی جب مبینہ طور پر علیمہ خان اور اُن کی بہنوں نے اپوزیشن رہنماؤں کے روایتی استقبال سے گریز کیا، جس کی وجہ یہی معاملہ بتایا گیا۔ اگرچہ مبینہ طور پر مرتب شدہ کارروائی میں طبی اطمینان درج ہے، تاہم بعض پارٹی ارکان یا اہلِ خانہ کے متضاد عوامی بیانات نے غیر یقینی اور بداعتمادی کو ہوا دی ہے۔
ٹھٹہ کا علاقہ جھمپیر
دنیا فوسل ایندھن سے قابل تجدید توانائی کی جانب بڑھ رہی ہے، جسے منصفانہ توانائی کہا جاتا ہے، یعنی ایسی منتقلی جس میں کوئی کمیونٹی پیچھے نہ رہ جائے، مگر ٹھٹہ کا علاقہ جھمپیر چراغ تلے اندھیرے کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ جھمپیر پاکستان کے سب سے اہم ونڈ کوریڈورز میں سے ایک ہے جہاں تقریباً 36 آئی پی پیز مسلسل تیز ہوا سے بجلی پیدا کرکے ملک کی توانائی میں نمایاں حصہ ڈال رہے ہیں۔ قومی گرڈ کے لیے ونڈ انرجی سے بجلی پیدا ہونے کے باوجود جھمپیر کی مقامی کمیونٹی آج بھی بجلی سے محروم ہے۔ یہاں فلک بوس ونڈ ٹربائنز دن رات گھومتی ہیں، ملک کے شہروں کو بجلی دیتی ہیں، لیکن انہی کے سائے تلے بسنے والے گاؤں سورج ڈھلتے ہی تاریکی میں گم ہوجاتے ہیں، جھمپیر کے 15 سے زائد گاؤں 19 سال سے اس محرومی کو جھیل رہے ہیں۔ قومی گرڈ کے لیے بجلی پیدا ہونے کے باوجود ضلع ٹھٹہ کے علاقے جھمپیر کی مقامی آبادی آج بھی بجلی، روزگار، تعلیم اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جو توانائی کی ناانصافی کی واضح مثال ہے۔ اپنی آواز حکام بالا تک پہنچانے کے لیے جھمپیر کی رہائشی خواتین نے مچھ کچہری لگاکر احتجاج کیا اور علاقے میں بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ مچھ کچہری سندھ کی ثقافت کا اہم حصہ ہے جو ایک طرح کا سماجی اجتماع ہوتا ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ خواتین نے اس طرح کی مچھ کچہری کا اہتمام کیا۔ مقامی خواتین کا کہنا تھا کہ کئی بار مقامی لوگ پرامن احتجاج کرچکے ہیں مگر بعض اوقات انہیں قانونی کارروائی سے خاموش کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ آئی پی پیز اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کے باوجود کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
پاکستان نے بھارت کیلئے
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ اس سلسلے میں پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔ نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔ بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور سول طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یاد رہےکہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
برطانیہ: ماہ رمضان کے
برطانیہ میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی سپر مارکیٹس نے مسلم کمیونٹی کے لیے اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت آدھی کردی گئی۔ اس کے علاوہ ساڑھے 12پاؤنڈ والا آٹے کا تھیلا 6 پاؤنڈ 25 pence میں دستیاب ہے۔ دوسری جانب 10 کلو چاول کے تھیلے پر 5 پاؤنڈ اور 5 کلو چاول پر 3 پاؤنڈ کی بچت دی گئی ہے۔
کراچی: گلشن معمار میں
کراچی: گلشن معمار میں گھر کے پانی کے ٹینک میں گر کر 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بچے گھرمیں اکیلے تھے اور ممکنہ طور پر کھیل کود کے دوران حادثہ پیش آیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ بچوں کے لاپتا ہونے پر اہلخانہ پریشان ہوئے اور انہوں نے بچوں کی تلاش شروع کی جس پر دونوں بچوں کی لاشیں پانی کے ٹینک سے ملیں۔ پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ایچ ای سی نے تمام ڈگری
کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مشتمل تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس شامل کریں۔ یہ فیصلہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی تعلیمی اور ٹیکنالوجی منظرنامے کے تناظر میں کیا گیا ہے جہاں اے آئی تعلیم، صحت، معیشت اور طرزِ حکمرانی سمیت مختلف شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ جامعات کے سربراہوں کو لکھے گئے خط میں ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ اے آئی کی تعلیم محض اضافی سہولت نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، طلبہ کو ڈیجیٹل خواندگی، اخلاقی ذمہ داری، ڈیٹا پرائیویسی، شفافیت اور سماجی اثرات جیسے پہلوؤں کی عملی سمجھ دینا ناگزیر ہے تاکہ وہ عالمی معیارات کے مطابق مہارتیں حاصل کر سکیں۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ جامعات یہ کورس بطور اختیاری مضمون، بین الشعبہ جاتی کورس یا پروگرام کے اندر معاون مضمون کے طور پر پیش کر سکتی ہیں، نصاب میں اے آئی کے بنیادی تصورات، مختلف شعبوں میں اطلاق، اخلاقی تقاضے، انصاف اور احتساب کو شامل کرنا لازم ہوگا جب کہ جامعات کو پروگرام کی نوعیت کے مطابق مواد میں تخصیص کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کورس تعلیمی سیشن خزاں 2026 سے تمام ڈگری پروگرامز میں نافذ کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد پاکستانی طلبہ کو اے آئی سے ہم آہنگ دنیا میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا اور قومی معیشت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانا ہے۔
بی آئی ایس پی کے تحت
اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔ سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد مستحق خواتین کی قسط اب ساڑھے 13ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 14ہزار روپے کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کے وظائف میں بھی 500 روپے کا اضافہ کردیاگیا ہے۔ دوسری جانب سینیٹر روبینہ خالد کی زیرِ صدارت بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں براہ راست ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن سینٹر روبینہ خالد نے کہا جن خواتین نے ڈیجیٹل والٹ کیلئے مفت سم حاصل نہیں کی وہ فوری طور پر اپنی سم کیلئے بی آئی ایس پی دفاتر سے رجوع کریں۔
کیا روزے کی حالت
کیا روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرسکتے ہیں؟ سوال: روزے کی حالت میں مسواک، ٹوتھ پیسٹ یا ٹوتھ پاؤڈر استعمال کرسکتے ہیں ؟ جواب: ’’حضرت عامر بن ربیعہؓ بیان کرتے ہیں: میں نے بے شمار مرتبہ نبی اکرم ﷺ کو روزے میں مسواک کرتے دیکھا، (سُنن ترمذی:725)‘‘، روزے کی حالت میں فقہاء احناف نے مسواک کی اجازت دی ہے، چاہے وہ خشک ہو یاتر ، جس میں کچھ ذائقہ موجود ہوتا ہے۔ علامہ زین الدین ابن نجیم حنفیؒ لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اور رہا مسواک کرنا، روزے دار کے لیے مسواک کرنا مکروہ نہیں ہے، مسواک خشک ہو یاتر، اگرچہ پانی سے تر کی ہوئی ہو، زوال سے پہلے کرے یا بعد میں ،(البحرالرائق ،جلد 2،ص:302)‘‘۔ علامہ نظام الدین لکھتے ہیں: ’’ اور رہی سبز مرطوب مسواک تو اس میں کسی کے نزدیک کوئی مضائقہ نہیں ،(فتاویٰ عالمگیری ، جلد1،ص:199)‘‘۔ مسواک کی تری یا اس کی لکڑی کا کوئی ریزہ یا ریشہ حلق میں چلا گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا، امام یحییٰ بن شرف النَّوَوی لکھتے ہیں: ترجمہ:’’ اگر مرطوب مسواک کی اور اس کی ریشے دار لکڑی میں کوئی ریشہ نگل لیا تو بالاتفاق روزہ ٹوٹ جائے گا، (المجموع شرح المہذب)‘‘۔ امام احمد رضا قادری لکھتے ہیں: ’’مسواک کرنا سنّت ہے، ہر وقت کرسکتا ہے، اگر چہ تیسرے پہر یا عصر کو، چبانے سے لکڑی کے ریزے چھوٹیں یا مزا محسوس ہوتو نہ چاہئے، خلال کرنے میں تو کوئی مضائقہ نہیں، روزہ بند ہونے سے پہلے خِلال کرلینا چاہیے، تاکہ روزے کی حالت میں اس کی ضرورت نہ رہے، البتہ اگر سحری کھا کر فارغ ہُوا تھا کہ صبح ہوگئی تو اسی وقت خِلال کرے گا، اس میں حرج نہیں ہے ، روزے میں منجن مَلنا نہ چاہئے،(فتاویٰ رضویہ)‘‘۔ منجن ، ٹوتھ پاؤڈر اور پیسٹ اس سے مختلف ہے کہ اس میں ذائقہ بہت محسوس ہوتا ہے، نہ اس پر مسواک کا اطلاق ہوتا ہے اور نہ مسواک کی سنت اداکرنے کے لیے اس کی ضرورت ہے، حتیٰ الامکان روزے کی حالت میں اس کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے، کیونکہ اگر اس کے ذرّات حلق میں واضح طور پر محسوس ہوں اور اس کا قوی اندیشہ بھی ہوتا ہے، تو ایسی صورت میں روزہ فاسد ہوجائے گا، غرض منجن یا ٹوتھ پاؤڈر یا پیسٹ سے ممانعت کا مشورہ احتیاط کی بناء پر ہے کہ غیر ارادی طور پر بھی بعض ذرات کا حلق میں چلے جانے کا امکان رہتا ہے۔
وزیراعظم غزہ امن بورڈ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم واشنگٹن میں ہونے والے غزہ امن بورڈ اجلاس میں شرکت کرکے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کےحوالے سےاجلاس ہوا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی بربریت اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔ اسحاق ڈار نے اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے، انہوں نے زور دیا کہ سیز فائر کا احترام کیا جانا چاہیے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مستقل امن کےلیے باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری کو ضروری قرار دیا اور واضح کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار تمام صورتحال میں لازم و ملزوم ہے، فلسطینیوں کےحق خودارادیت کا احترام کیے بغیرکوئی حل قابل عمل نہیں۔ نائب وزیراعظم نے غزہ سےفلسطینیوں کو بےدخل کرنے کے اسرائیلی اقدام کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کی امریکی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
عمران خان عدالتوں
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کردی۔ وزیراطلاعات عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالےسے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں سےسزا یافتہ مجرم ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ رعایت کےحوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ عطا تارڑ نے دو روز قبل بھی عمران خان سے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن کو واضح کیا تھا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔ وزیراعظم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے، وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ آج ہونے والے غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف 20فروری تک امریکا میں قیام کریں گے۔
خواجہ سعد رفیق دل
سابق وزیر ریلوے اور (ن) لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے سے پی آئی سی منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اور اب ڈاکٹرز نے اسپتال سے ڈسچارج کر کے آرام کے لیے گھر بھیج دیا۔ اس موقع پر ان کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر رشتے دار بھی اسپتال میں موجود تھے۔ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے بتایا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال چیک اپ کےلیے گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نےچیک اَپ کیا تو ایک شریان بند ہونے پر فوری اسٹنٹ ڈالا گیا ،الحمدللہ میں علاج کروا کر اس وقت گھر آ گیا ہوں، اللہ تعالی کے کرم سے بہتر ہوں۔
کوئی سیاسی ونگ نہیں
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہےکہ عمران خان کی رہائی کے بعد یہ فورس ختم کردی جائےگی اور یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے ہم کچھ اور سوچ رہے ہیں، رمضان کے بعد دوبارہ واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس اسٹریٹ موومنٹ کے ضمن میں ہی قائم کی جائے گی اور کوئی بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے جس کیلئے باقاعدہ رکنیت دی جائے گی اور اس کا حلف لیا جائےگا۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں ہے، عمران خان کی رہائی کے بعد یہ فورس ختم کردی جائےگی تاہم احتجاج ختم کرنے کےلیے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔
کراچی: سولجر بازار میں
کراچی میں گیس لیکج کے باعث عمارت میں ہونے والے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں صبح 4 بجے کے قریب عمارت میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کا کچھ حصہ گرگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقےکوگھیرے میں لےکر سکیورٹی سخت کردی اور ریسکیو اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت تین منزلہ ہے اور ہرفلور پر ایک کمرہ قائم ہے، تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 13 لا شیں نکالی جاچکی ہیں جن میں 4 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی جی ریسکیو 1122بریگیڈئیر واجد نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ گیس دھماکا عمارت کی پہلی منزل پر ہوا، دھماکا گیس سلنڈر یا گیس کھینچنے والی مشین سےہوا جس میں اب تک 7 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں خاتون اور بچی کی لاشیں بھی شامل ہیں۔ ڈی جی نے کہا کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، چھوٹی عمارت کے لیے ہمارے پاس خاص آلہ ہوتاہے، آلے کی مدد سے لوہے کو کاٹ کر ملبہ ہٹایا ہے۔
عمران خان کی آنکھ
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، اس پر کوئی سیاست نہیں کرر ہا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ فیملی یا ذاتی معالج کو رسائی دینے کا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہمارا مطالبہ تھا کہ بانی کو اسپتال منتقل کیا جائے ، طبی معائنے میں بھی اس لیے شریک نہیں ہوئے کیونکہ چاہتے تھے بانی کو اسپتال منتقل کیا جائے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی لگا کر اس مسئلے کو پیچیدہ کردیا گیا۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے جو رپورٹ دی اس کے مطابق آنکھ میں مسئلہ ہے جبکہ سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ آنکھ میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا عاصم یوسف بانی کے ذاتی معالج ہیں، ان کو اندر کیوں نہیں بھیجا جارہا؟ وہ جب اندر جائیں گے وہ بتائیں گے اصل صورتِ حال کیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اورسلمان اکرم راجہ کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، بانی کی تینوں بہنوں کو بھی اڈیالہ جیل جانے نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی، ذرائع کے مطابق ملاقات 30 منٹ جاری رہی، بشریٰ بی بی کی فیملی سے بھی ملاقات ہوئی۔
سحرو افطارمیں لوڈشیڈنگ
اسلام آباد: وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے رمضان المبارک میں سحرو افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا حکم دیا ہے۔ اویس لغاری نے پاور ڈویژن کے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیرپاورکاکہنا تھا کہ لوڈمینجمنٹ سحر و افطار کے علاوہ اوقات میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔ دوسری جانب سوئی سدرن اور سوئی سدرن کا رمضان میں صبح 3 بجے سے رات 10:30بجے تک گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی سیاست کر
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بہترین میسر علاج فراہم کیا گیا، پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی۔ مسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوبہترین میسرعلاج فراہم کیا گیا، یہ ملک میں افراتفری اورانتشارپھیلانا چاہتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی بھی مطمئن نہیں ہوگی، آج کی ملاقات کے بعد جو یہ پیغام باہر لے کر آئے ہیں کیا جیل کا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟ انہوں نےکہاکہ خیبرپختون خوا کے عوام میں راستوں کی بندش پرغم وغصہ ہے، ایک صوبائی حکومت کو آئین میں کہاں اجازت ہے کہ راستے بند کرے۔ کسی بھی صوبے کے آئی جی اور چیف سیکرٹری ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کے پابند ہیں۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو کر رہی ہے وہ سیاست ہے اس کا بانی پی ٹی آئی کے علاج سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کا فوکس اس بات پر ہے کہ ملک میں انارکی اور انتشار ہو۔
غیر حل شدہ سیاسی
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرہ ارض کو درپیش عالمی بحرانوں کواجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرحل شدہ سیاسی تنازعات صورتحال کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ’’پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ‘‘کے موضوع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا سفارتکاری، بات چیت اور مکالمہ تنازعات روکنے کا واحد ذریعہ ہے، پائیدار ترقی کو عدل و انصاف پر مبنی ہونا چاہیے، اس کے بغیرعالمی امن ہمیشہ کیلئے خواب ہی رہے گا۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کا ہمسایہ دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم کے نظام کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی دھمکی دے رہا تھا جو پاکستان کے 24 کروڑ لوگوں کی زندگیوں اور روزگار کی ضمانت ہے، اقوام متحدہ کو پہلے سے بہت زیادہ مضبوط، مناسب وسائل سے لیس اور اصلاح شدہ ادارہ بنایا جائے تاکہ یہ عالمی تعاون کے مرکزی ستون کے طور پر کام کرتا رہے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے مابین تعاون کے معاہدوں پردستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں یارک انٹرچینج کے قریب دہشتگردوں نے کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ کیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں کسٹم اہلکار اسرار خان اور پولیس اہلکار محمد بلال شہید ہوگئے جب کہ 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں نےکسٹم کی 2گاڑیوں کوبھی آگ لگادی اور مسافربسوں پرفائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے ۔
آئی ایم ایف کی شرط
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پرعائدکیپٹو پاورلیوی سےبجلی سستی کرنےکی راہ ہموار ہوگئی۔ وفاقی حکومت نےکیپٹوپاور پلانٹس پرایک ہزار247 روپے فی ایم ایم بی ٹی یولیوی عائد کردی، لیوی کی رقم پاورسیکٹرکے تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کیلئے ٹیرف کم کرنے پراستعمال کی جائے گی۔ حکومت نے کیپٹوپاور لیوی کی رقم سے صارفین کو ماہانہ بنیادوں پربجلی کاریلیف دینےکامنصوبہ بنایا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے دسمبر2025 کےلیے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ حکومت نےآف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025کے تحت لیوی عائد کی،وفاقی کابینہ کی جانب سےکیپٹو پاورلیوی کاریلیف بجلی صارفین کومنتقل کرنےکی منظوری دی گئی تھی۔
کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کے پی: فورسز اور
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ الخواج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے اور 3 خوارج مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا جہاں مارے گئے دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور اسلام کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہوگئے جن میں مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمان شامل ہیں۔
بشریٰ بی بی اور
پاکستان تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سے متعلق بیانات کا جائزہ لیا گیا، پارٹی قیادت نے اڈیالہ ملاقاتوں کے بعد علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن لینے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے تمام انٹرویوز اور بیانات کی تفصیلات بھی منگوائیں، ویڈیوز اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد علی امین گنڈاپور کےخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ سے متعلق کوئی بھی بیان برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور نے بہت سی باتیں کی ہیں اور بہت کچھ کہا، یقین دلاتا ہوں کہ اس کا جواب دیا جائے گا۔ سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کوئی قرض نہیں رکھا جائے گا لیکن آج وہ دن نہیں ہے، علی امین گنڈاپور کی تمام باتوں اور بیانات کا جواب دیا جائے گا۔
سیاست میں ایسا ہوتا ہے
صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال میں ان کی آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں، سیاست میں تو ایسا ہوتا ہے، اگر برداشت نہیں کر سکتے تو کوئی آسان کام کر لو۔ وہاڑی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کسانوں کی سہولت کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے، زرعی شعبے کی بہتری سے ملک ترقی کرسکتا ہے، ملک میں ہر قسم کی نعمت موجود ہے، صرف تسلسل اور سوچ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا قومی ترقی کا انحصار کسانوں کو مضبوط بنانے، جدید زرعی طریقوں کے فروغ میں ہے، پاکستان کے معاشی چیلنجز کا واحد پائیدار حل زراعت ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا ججز کی تنخواہیں میں نے تین گنا کر دیں، میں ہر کام سمجھ اور سوچ کر کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کے ایک انچ پر بھی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، شہید بھٹو (ذوالفقار علی بھٹو) نے علاقائی خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔ ان کا کہنا تھا حکمرانی کے لیے لچک اور سیاسی بلوغت ضروری ہے، سیاسی تعاون ا تنہا پسندانہ رجحانات کو روکنے میں مدد دیتا ہے، مجھے معلوم ہے کہ بلوچستان کے عوام میں درد ہے لیکن ملک کے حالات پہلے سے بہتر ہیں، مکمل بہتر ہونےمیں وقت لگے گا، ہم سندھ اور بلوچستان تک محدود ہے، پنجاب میں ہماری حکومت نہیں ہے جبکہ کے پی کی اپنی الگ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت مار کٹائی پر اتری ہوئی ہے، ملک ان کو بنانا نہیں، لوگوں کا کام کرنا نہیں، کے پی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا۔ عمران خان کا نام لیے بغیر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا ملک ایک سال رک جائے تو 10 سال پیچھے چلا جاتا ہے، یہ ملک چار سال رک گیا تھا، اس شخص کو روز بھاشن دینے کی عادت تھی، ہر ٹی وی پر اس کی تقریر آتی تھی تو باقی تقریریں بند ہوجاتی تھیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ڈیڑھ سال نہیں ہوا کہ وہاں سے آواز آرہی ہے، بیٹا کہہ رہا ہےکہ اسے ملنے نہیں دیا جا رہا، میں نے 14 سال جیل کاٹی، اپنے بچوں سے جب ملا تو وہ مجھ سے قد میں بڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تکالیف تو آپ نے برداشت کرنی ہیں، یہ تو زندگی کا حصہ ہے، اگر نہیں برداشت کرسکتے تو کوئی اور آسان کام کرو نا! یہ کام کرنا ضروری ہے! تم مدر ٹیرسا بن جاتے، کرکٹ کے گاڈ بن جاتے، ہر جگہ کرکٹ کلبس بناتے، تم ایک شعبے کو لے لیتے، اگر سیاست ہے تو اس میں ہر شعبہ آتا ہے۔
باجوڑ: چیک پوسٹ پر
راولپنڈی: باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ دہشتگردوں کے دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج نے بزدلانہ حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 12 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنادیا گیا جس پر حملہ آوروں نے دھماکا خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے سے قریب رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس میں ایک لڑکی شہید اور7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جن کے لیے فوری امدادی کارروائیاں کی گئیں ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش جاری ہے۔
محسن نقوی نے عمران خان
پاکستانمحسن نقوی نے عمران خان کے علاج میں تاخیر کا ذمہ دار علیمہ خان کو قرار دیدیا محسن نقوی نے عمران خان کے علاج میں تاخیر کا ذمہ دار علیمہ خان کو قرار دیدیا عمران خان کے معاملے پر بھرپور سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی، سیاسی لیڈر آن بورڈ ہوتے تھے لیکن علمیہ خان معاملے پر ویٹو کر دیتی تھیں: وزیر داخلہ۔ اسکرین گریب وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہے عمران خان کے معاملے پر بھرپور سیاست کرنے کی کوشش کی گئی، علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت آن بورڈ ہوتی تھی لیکن علیمہ خان معاملے کو ویٹو کر دیتی تھیں کہ اگر یہ بات مان لی تو معاملہ ختم ہو جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، علاج کے معاملے میں کوئی بھی قیدی ہو آئین و قانون کے تحت سہولت فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کی آنکھ کے علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت سے مسلسل رابطے میں تھے، ہم نے پی ٹی آئی سے کہا کسی معروف آئی اسپیشلسٹ کا نام دے دیں چیک اپ کرا دیتے ہیں، انھوں نے کہا ایک ہفتے کے لیے اسپتال منتقل کریں، جس پر ہم نے کہا یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج کے لیے ہم نے بہترین سرکاری اور نجی ڈاکٹروں کا انتخاب کیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو کہا آپ خود ڈاکٹرز کی موجودگی کا جائزہ لے لیں، ایک گھنٹے تک گوہر صاحب کا انتظار کرتے رہے، گوہر صاحب نے کہا پارٹی قیادت سے مشاورت ہوئی وہ نہیں آسکیں گے، ساڑھے تین بجے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا، ڈیڑھ گھنٹے تک وہاں رہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہم نے پھر بیرسٹرگوہر سے رابطہ کیا اور کہا آپ، اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی و سینیٹ آجائیں، انھیں کہا کہ اپنے ڈاکٹروں کو بھی ساتھ لے آئیں، بیرسٹر گوہر نے کہا ڈاکٹر تو لاہور میں ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی وسینیٹ پمز آگئے، وہاں پر انھوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ڈاکٹروں سے ملاقات کی، ڈیرھ گھنٹے کی ملاقات میں 45 منٹ دو ڈاکٹرز فون پر ان ڈاکٹرز سے بریفنگ لیتے رہے، تقریباً 45 منٹ ہی سیاسی رہنماؤں نے بریفنگ لی، انکے ڈاکٹروں نے کہا یہ بہترین علاج ہورہا ہے، ان کے ڈاکٹروں نے کہا اگر ہم بھی علاج کرتے تو ایسا ہی کرتے۔ محسن نقوی نے کہا سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا ہم علاج سے مطمئن ہیں، میں نے کہا آپ اپنے ڈاکٹرز سے پوچھ لیں اگر کوئی ٹیسٹ رہ گیا ہے تو بھی کرادیں گے، محمود خان نے وزیراعظم کو خط لکھا، محمودخان کے خط لکھنے سے پہلے ہی ہم لوگ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں تھے، ایاز صادق ہمارا اور اپوزیشن کا رابطہ کر وا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتے کے لیے اسپتال منتقل کریں، ہم نے کہا اگر ڈاکٹر کہیں گے تو ایک ہفتے کیا دو ہفتے تک بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کر دیں گے، علیمہ خان نے پارٹی کے لوگوں کو کہا کہ ہم یہ مان گئے تو ہمارا ایشو ڈاؤن ہو جائےگا، علیمہ خان کی وجہ سے میڈیکل چیک اپ نہیں ہو سکا، اس معاملے میں بھر پور قسم کی سیاست کھیلی گئی ہے، اگر آپ کی نیت ٹھیک ہوتی تو آپ پہلے روز ہی مان جاتے، سیاسی لیڈر آن بورڈ ہوتے تھے لیکن علمیہ خان معاملے پر ویٹو کر دیتی تھیں، یہ اس معاملے کو کیش کرنا چاہتے تھے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں انجیکشن لگنا تھا، ہم نے احتیاطاً اسپتال جاکر بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن لگوایا، کوئی بھی قیدی ہو ، اس کو علاج کی ضرورت ہے تو یہ ہمارا فرض ہے، لیکن ملک میں دیگر قیدی بھی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جو کھانا ملتا ہے وہ سب کچھ ریکارڈ کا حصہ ہے، پھر یہ روڈ بلاکس، لوگوں کو تنگ کرنا کیوں؟ انہوں نے مزید کہا صحافیوں کو لے جا کر دکھانا چاہیے کہ وہاں جو سہولیات ہیں وہ دیکھیں، حکومت اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتی، آپ کے پاس کل میڈیکل رپورٹ بھی آ گئی ہے اور اس میں تمام چیزیں تھیں، بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو غیرمناسب ہے کہ میں اس وقت شیئر کروں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کوشش کی گئی کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں خرابی پیدا کی جائے، ہم صورتحال کو خوش اسلوبی سے سنبھالا، اس طرح کا تماشا بنانا بالکل غیرمناسب ہے اور لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، عدالت کا فیصلہ آچکا کہ کے پی میں بند سڑکوں کو بحال کیا جائے، کسی اور کے عزائم میں اپنی سیاست کرنے والے عوام کے دشمن ہیں، ہم عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
آسٹرین چانسلر وزیراعظم
آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی۔ آسٹریا کے چانسلر نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لمحات شیئر کیے اور انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں روانی نے انہیں حیران کر دیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے برطانیہ واپس پہنچ گئے۔ لوٹن ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل ویگر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں مسلم لیگ برطانیہ کے صدر احسن ڈار اور خرم بٹ بھی شامل تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
بلال اظہر کیانی نے
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے خیبر پختونخوا میں راستوں کی بندش کو آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کے لیے ووٹ لیا تھا لیکن وہ انہیں ہی اذیّت پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پی ٹی آئی قیادت اور ان کے اپنے ڈاکٹروں کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے، اس کے باوجود خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے عوام کو کس بات کی سزا دے رہی ہے؟ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جھوٹ کی بنیاد پر اپنے ہی صوبے اور ہمارے بہن بھائیوں کو اذیّت پہنچانے کے لیے تیار ہے جو مجرمانہ اقدام ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بانی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے مطالبے پر صوابی انٹرچینج پر احتجاج جاری ہے جس کے باعث پشاور اسلام آباد موٹروے (ایم ون) ریسٹ ایریا کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔
پاکستان بنگلا دیش
بنگلا دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے لیے منتخب کیے گئے بنگلا دیشی طلبہ کا پہلا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔ 45 طلبہ پر مشتمل یہ بیچ پاکستان کی معروف جامعات میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔ طلبہ کا کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور متعلقہ جامعات کے نمائندوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ حکام کے مطابق اسکالرشپ پروگرام کے اگلے بیچ کیلئے انتخاب کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ ایچ ای سی نے بنگلا دیشی طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعلیمی کامیابی اور پاکستان میں یادگار قیام کے لیے دعا کی۔ کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی طلبہ کو معیاری تعلیم، سازگار تعلیمی ماحول اور مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور کامیابی حاصل کر سکیں۔ پاکستان بنگلا دیش نالج کوریڈور کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
کراچی میں رمضان کے
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ماہ رمضان کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کردیں۔ کمشنر کراچی کے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں ماہ رمضان کے دوران آلو اور قیمے کا سموسہ 40 روپے میں ملے گا جبکہ ایک کلو پکوڑے 640 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 100گرام چپاتی کی قیمت 14 روپے جبکہ 180 گرام تندوری نان 27 روپے میں دستیاب ہوگا۔ بچھیا کے ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 1300 روپے اور بغیر ہڈی کے گوشت کی فی کلو قیمت 1600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے بتایا ڈی سیز کراچی میں 13 مارکیٹوں کو ماڈل بازار بنائیں گے، سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت نے عمران خان کی
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا۔ سہیل آفریدی نےکہا کہ ہمارے مطالبات میں رپورٹ تھی ہی نہیں، ہمارے مطالبات یہ تھےکہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہےکہ وہ ذاتی ڈاکٹر سےعلاج کروائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت ذاتی معالج کی اجازت نہ دے کر کیا چھپا رہی ہے؟ سہیل آفریدی نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاکہ خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر عوام نے خود سے دھرنے دے رکھے ہیں، پی ٹی آئی یا اپوزیشن اتحاد نے پارلیمنٹ اورکے پی ہاؤس کے علاوہ کہیں دھرنےکی کال نہیں دی۔ سہیل آفریدی نے بتایاکہ پی ٹی آئی میں فیصلوں کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے پاس ہے۔ محمودآچکزئی اور راجاناصرعباس کی کال پرہم یہاں بیٹھےہیں۔ علیمہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی بولے علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہیں ان کا پی ٹی آئی یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، علیمہ خان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔
کراچی: سی ٹی ڈی کا
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے گھرپرچھاپہ مارا ، اس دوران دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔ کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں میں جلیل،نیاز اور حمدان شامل ہیں۔ حکام کے مطابق کارروائی میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دہشتگردوں کےکچھ ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سرچنگ کے دوران گھر سے بارودی مواد برآمد کیا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایاکہ اطلاعات کے مطابق گھرمیں ڈرموں میں آئی ڈیز تیارکی گئی تھیں، گھر سے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمدکرلیے گئے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری تھی، تینوں گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر شاہ لطیف میں چھاپا مارا گیا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران گھر میں موجود ملزمان نے فائرنگ کی جس سےگرفتار دہشتگرد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں گھر میں ایک دہشتگرد ماراگیا جبکہ زخمی تین دہشتگرد اسپتال پہنچنےسےقبل ہلاک ہوگئے۔ ڈی آئی جی اظفر نے بتایا کہ گھر سےباوردی مواد، 5 ہینڈگرنیڈ اور ایک ایس ایم جی ملی ہے۔
عمران خان کی رہائی
خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سب سے زیادہ کوششیں محسن نقوی نے کیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محسن نقوی نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ علی امین نے کہا کہ محسن نقوی واحد شخص ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے محسن نقوی نے فیلڈ مارشل سے بھی بات کی۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحادکا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے کسی عہدیدار کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی، دھرنا جاری رکھا جانا چاہیے۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا خیبرپختونخوا ہاؤس کےباہر بھی پی ٹی آئی رہنما دھرنا جاری رکھیں گے۔
ڈیل اور ڈھیل کی باتیں
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، یہ تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ عطاتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف کو لےکر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی۔ ہماری ذمہ داری تھی ہیلتھ کیئر فراہم کی جائے جو کہ کی گئی۔ عمران خان کی صحت بہتر ہے جو ایشو تھا وہ حل ہوگیا۔ْ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے مسائل کو طبی ماہرین نے بھی دیکھا اور اس حوالے سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کوبریفنگ بھی دی گئی۔ وفاقی وزیراطلاعات نے اپوزیشن کو واضح کیا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا۔ سہیل آفریدی نےکہا کہ ہمارے مطالبات میں رپورٹ تھی ہی نہیں، ہمارے مطالبات یہ تھےکہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہےکہ وہ ذاتی ڈاکٹر سےعلاج کروائیں۔ سہیل آفریدی نے سوال کیا کہ حکومت ذاتی معالج کی اجازت نہ دے کر کیا چھپا رہی ہے؟
عمران کے طبی معائنے میں
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خاموش پس پردہ کوششوں کے نتیجے میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کی آنکھوں کے معائنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیلئے رابطے ممکن ہوئے، تاہم یہ عمل علیمہ خان کے بدلتے موقف کے باعث بارہا تعطل کا شکار رہا۔ ذرائع کے مطابق، اعلیٰ عسکری قیادت سے قربت کے حوالے سے پہچانے جانے والے محسن نقوی نے ایسے وقت میں دونوں جانب رابطے کا خلاء پُر کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا جب کوئی باضابطہ رابطہ موجود نہ تھا، اور اس طرح اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی کے باہمی اتفاق سے طبی معائنے کا انتظام یقینی بنانے کی راہ ہموار کی گئی۔ طے شدہ مفاہمت کے تحت حکومت نے کئی ڈاکٹروں پر مشتمل ایک آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دینے پر آمادگی ظاہر کی جبکہ پی ٹی آئی کو ایک آزاد معالج نامزد کرنے کی اجازت دی گئی، پی ٹی آئی نے ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام پیش کیا جسے حکام نے قبول کر لیا۔ حکومت نے پی ٹی آئی کو یہ اختیار بھی دیا کہ وہ اس عمل کی نگرانی کیلئے فیملی کے ایک نمائندے کو نامزد کرے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے علیمہ خان سے مشاورت کے بعد ابتدائی طور پر عمران خان کے بھانجے قاسم زمان کو بطور خاندانی نمائندہ نامزد کیا۔ حکومت نے قاسم زمان کے نام پر اتفاق کر لیا تھا، تاہم بعد ازاں علیمہ خان نے یہ نام واپس لے لیا اور پیغام دیا گیا کہ اس حیثیت سے ڈاکٹر نوشیروان برکی کو شریک کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے جب پس پردہ یہ تبادلۂ خیال جاری تھا تو علیمہ خان سوشل میڈیا پر مختلف نوعیت کی پوسٹس بھی شیئر کر رہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی ٹی آئی کے نامزد کردہ آزاد ڈاکٹر کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جا سکتا تھا، لیکن کسی خاندانی ڈاکٹر کو بطور نمائندہ شامل کرنا ممکن نہیں تھا، لہٰذا پی ٹی آئی سے کہا گیا کہ وہ خاندان کے کسی غیر ڈاکٹر رکن کو نامزد کرے۔ ذرائع کے مطابق بار بار تبدیلیوں کے باعث تاخیر اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، جس پر خود پی ٹی آئی کے بعض رہنما اوراپوزیشن اتحاد کے وہ افراد بھی حیران ہوئے جو اس عمل پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی نے یہ تجویز بھی دی کہ عمران خان کو داخلے کیلئے اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ حکومت نے جواب دیا کہ اسپتال میں داخلہ صرف میڈیکل بورڈ کی سفارش پر منحصر ہوگا اور سپریم کورٹ کے حکم میں پیشگی داخلے کی کوئی ہدایت موجود نہیں‘حکام نے یہ موقف پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تک پہنچایا اور ایک متوازن اور مستقل حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جب اپوزیشن کی جانب سے کوئی متبادل انتظام حتمی نہ ہو سکا تو پی ٹی آئی کے نامزد کردہ ڈاکٹر سمیت آزاد میڈیکل بورڈ اڈیالہ جیل پہنچا اور عمران خان کا معائنہ کیا۔ پی ٹی آئی کو نمائندہ بھیجنے کی دعوت دی گئی تھی، تاہم معائنے کے وقت کوئی نمائندہ موجود نہ تھا۔ معائنے کے بعد، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کو ڈاکٹروں سے ملاقات کیلئے لے جایا گیا جہاں انہیں نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ حکومت نے معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کی پی ٹی آئی سے وابستہ لاہور کے معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر خرم مرزا سے ٹیلیفونک مشاورت بھی ممکن بنائی۔ بورڈ نے آنکھوں کے کسی سنگین عارضے کی نشاندہی نہیں کی، عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی 6/9 ریکارڈ کی گئی اور میڈیکل بورڈ کی جانب سے انہیں ہلکے نمبر کے چشمے کی سفارش کی گئی۔
جیل مردوں کی طرح کاٹو،
رحیم یار خان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج بی بی جیسی سوچ رکھنے والا لیڈر نظر نہیں آتا۔ مشکلات کا سامنا حوصلے سے کرنا چاہیے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے رحیم یار خان میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیدائش کے فوراً بعد اذان کے ساتھ فائرنگ کی آواز سنی۔ اس لیے انہیں دھمکیوں سے نہ ڈرایا جائے انہوں نے کہا کہ میری بہن کو رات کے وقت پکڑا گیا۔ تو اس وقت یاد نہیں آیا؟ ابھی تو ڈیڑھ سال ہوا ہے۔ جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو؟ بے نظیر بھٹو کو 5سال تک سکھر جیل میں بند رکھا گیا۔ جتنا آپ جھکیں گے، اتنی عزت ملے گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم بنایا اور سرائیکی وسیب کی عزت کرتے ہیں۔ میری مادری زبان سرائیکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست انہوں نے بینظیر بھٹو سے سیکھی۔ جبکہ بی بی نے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو سے رہنمائی حاصل کی۔ بعض دوست ممالک نے بینظیر بھٹو کو وطن واپسی سے روکا تھا مگر انہوں نے عوام سے کیے گئے وعدے کی خاطر واپسی کا فیصلہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے نصیب میں شہادت تھی اور انہیں خود بھی اس سانحے کا گمان نہ تھا۔ جب وہ گاڑی میں بیٹھی تھیں تو میں نے مشورہ دیا کہ جانے کی ضرورت نہیں، مگر وہ نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: میونخ سیکیورٹی کانفرنس، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ مشکلات کا سامنا ہمت سے کرنا چاہیے۔ بینظیر بھٹو کو پانچ سال تک سکھر جیل میں قید رکھا گیا تھا اور جدوجہد میں ثابت قدمی ہی اصل طاقت ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:
کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاور پلے میں وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، ہمارے بیٹرز صورت حال کے مطابق نہیں کھیل سکے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کہا کہ رن چیز کے آغاز میں جلد وکٹیں گرنے کے باعث پریشر بڑھا۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم 4 اسپنرز کے ساتھ گئے تھے، ان کا آج آف ڈے تھا،بیٹنگ میں بھی ہم اچھا آغاز نہ کر سکے۔ اگر پاور پلے میں 3،4 وکٹیں گر جائیں تو پھر مشکل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہ اکہ دوسری اننگز میں پچ بہتر ہو گئی تھی، لیکن ہم نے صورتحال کے مطابق بولنگ نہیں کی اور بیٹنگ میں بصحیح طرح کھیل نہیں سکے۔ پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ بھارت جیسے روایتی حریف کے خلاف اعصاب شکن مقابلوں میں دباؤ سے نمٹنا ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ اب ٹیم کو بدھ کو نمیبیا کے خلاف ہونے اہم گروپ میچ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی تاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میچز میں جذبات ہمیشہ عروج پر ہوتے ہیں، ہمیں بس اس دباؤ کو سنبھالنا ہے۔ ہم نے ایسے کافی میچ کھیلے ہیں۔ چند دنوں میں ہمارا اگلا میچ ہے، ہمیں اسی کی طرف دیکھنا ہے۔ ہمیں وہ جیت کر کوالیفائی کرنا ہے، اس کے بعد نیا ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ نمیبیا نے اگر اپ سیٹ کردیا تو پاکستان سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہوجائےگا۔
امریکا پابندیاں اٹھانے
ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا پابندیاں اٹھانے پر بات کرنے کے لیے تیار ہو تو وہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے سمجھوتوں پر غور کرنے کے لیے آمادہ ہے۔ یہ بات ایران کے نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ ہفتے کے روز امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں، مگر ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا “انتہائی مشکل” ہے۔ تاہم تہران میں بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا کہ گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے کہ وہ ثابت کرے کہ وہ واقعی معاہدہ چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا مخلص ہے تو مجھے یقین ہے کہ ہم معاہدے کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم اپنے پروگرام سے متعلق دیگر امور پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں، شرط یہ ہے وہ پابندیوں پر بات چیت کے لیے آمادہ ہوں۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا اس سے مراد ایران پر سے تمام پابندیاں اٹھانا ہے یا کچھ پابندیاں۔ اس سوال پر کہ آیا ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی طرح 400 کلوگرام سے زائد انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ملک سے باہر بھیجنے پر آمادہ ہوگا، تخت روانچی نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذاکرات کے دوران کیا پیش رفت ہوگی۔
چکوال: ایمانداری کی ایک
چکوال میں موٹروے پولیس نے پیسوں سے بھرا مسافر کا بیگ واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔ موٹروے پولیس کے مطابق مسافراپنابیگ کلرکہارسروس ایریا میں بھول گیا تھا، نامعلوم بیگ ملنے پر اس کی تلاشی لی گئی۔ موٹر وے پولیس نے بتایا کہ مسافر کے بیگ میں 53 لاکھ موجود تھے جس کی تلاشی کے بعد مسافر کو واپس کردیا گیا۔ موٹروے پولیس نے بتایا کہ اپنا بیگ واپس حاصل کرکے مسافر نے موٹر وے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ہنگو اسلام الدین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ہنگو اسلام الدین خان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی اسلام الدین خان کی نمازجنازہ پولیس لائن میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
پنجاب پولیس میں بڑے
پنجاب میں تھانے کے باہر پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے پینک بٹن( PANIC BUTTON) نصب کرنے اور انویسٹی گیشن کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پولیس اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر پولیس اسٹیشن کے 10 اہل کاروں پر باڈی کیم نصب کیے جائیں گے، پنجاب بھر میں 14 ہزار باڈی کیم اور 700 پینک بٹن لگائے جائیں گے۔ مریم نواز نے پولیس اصلاحات کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کرتے ہوئے کہا پولیس سے متعلق شکایت دو سے تین گھنٹے کے اندر حل کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، پولیس اصلاحات کے لیے مختصر، وسط اور طویل مدت حکمت عملی بنائی جائے۔ اجلاس میں پنجاب میں ایف آئی آر کی آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا ہر پولیس اہلکار شہری کو سر کہہ کر پکارے گا، اب کسی پولیس اہلکار کو سر اور جناب کے بغیر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شاباش اگر عوام کے سامنے دی جاتی ہے تو سزا بھی عوام کے سامنے دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پولیس سے صرف مجرموں کو ڈرنا چاہیے عوام کو نہیں، عوام کو یقین ہونا چاہیے کہ پولیس مشکل میں ان کی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا میرے ہوتے ہوئے کوئی بیٹی اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کرے یہ برداشت نہیں، شکایت کرنے والی خاتون کی تذلیل کے بجائے حوصلہ افزائی اور مدد کی جائے، وی آئی پی کے راستے سے عوام کو ہٹانے کیلئے تذلیل کی اجازت نہیں دیں گے۔
جیل میں عمران خان
راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے جیل میں علاج اور صحت سے متعلق ابتدائی رپورٹ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کوبھیج دی گئی ہے۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کوبھیجی گئی رپورٹ میں عمران خان کے بلڈپریشر، شوگرلیول اور کولیسٹرول کا مکمل چارٹ شامل ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں سے متعلق رپورٹ بھی وزارت داخلہ پنجاب کو بھجوائی گئی ہے۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی کنسلٹنسی رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی ہوم ڈپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کوکب کس ڈاکٹر نےچیک کیا، اس سے متعلق بھی تمام تفصیلات پورٹ میں درج ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ عمران خان کا طبی معائنہ کرتےہیں جس کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔ واضح رہے ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اڈیالہ جیل حکام سے عمران خان کے میڈیکل چیک اپ سے متعلق مفصل رپورٹ طلب کی تھی۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان
راولپنڈی: ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سینیئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں نے تقریباً ایک گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف بھی شامل تھے، ڈاکٹرز آنکھوں کا معائنہ کرنے والے خصوصی آلات بھی ساتھ لائے تھے، ٹیم میں ٹیکنیشن بھی شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ آج ہی مرتب کی جائے گی، ڈاکٹرز کی ٹیم اپنی رپورٹ مکمل کرکےحکومت کو دے گی۔ ذرائع کا مزید کہا ہے کہ میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں ڈھائی گھنٹے تک انتظار کرتی رہی تاہم پی ٹی آئی کے کسی رہنما کے نہ پہنچنے پر میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا معائنہ کیا۔ اس سے قبل ذرائع کا بتانا تھا کہ ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی جس کے بعد اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ساتھ لائی ہے، طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہےکہ اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اسپتال منتقل نہ کرنے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کی آنکھوں کے چیک اپ کے لیے الشفاء آئی اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔
کل بھی کچھ لوگوں نے
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کل بھی کچھ لوگوں نے صوبہ بنانے کی بات کی ہے، انہيں کہتاہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ متحد رہے گا، اگر تم سندھ توڑنے کا سوچتے ہو تو تم پاکستان کے لیے نہیں سوچتے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کا یہ کام نہیں کہ وہ گلی میں گٹر کے ڈھکن لگائے۔ مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے ملیر میں خالدبن ولید فلائی اوورکا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میئر کراچی کو 100 روز میں پل بنانے کا چیلنج دیا تھا، اب انہیں عظیم پورہ فلائی اوور بنانے کا ایک اورچیلنج دے رہاہوں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو وہ اسٹرکچر فراہم کریں گے جس کا وہ حقدار ہے۔
موٹروے بند کیا گیا،
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوات سے اسلام آباد آیا تو راستے میں بچے، خواتین اور مریض پھنسے ہوئے تھے۔ امیر مقام نے کہا کہ ریاست کو ایکشن لینا چاہیے، عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، موٹروے بند کیا گیا جس سے لوگ تکلیف برداشت کر رہےہیں، لوگوں کی فلائٹس مس ہو رہی ہیں،کسی نے اسپتال جانا ہوتا ہے وہ نہیں جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، قیدی کا کیس عدالتوں میں لڑیں، ان لوگوں کا کیا قصور ہے۔
عمران خان کی آنکھ کی
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے علاج سے مزید بہتری کی امید ہے، عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 5 سینیئر ڈاکٹرز نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹرز کی ٹیم میں ماہرین امراض چشم شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹرعارف بھی شامل تھے، ڈاکٹرز آنکھوں کا معائنہ کرنے والے خصوصی آلات بھی ساتھ لائے تھے، ٹیم میں ٹیکنیشن بھی شامل تھے۔ ذرائع کا مزید کہا ہے کہ میڈیکل ٹیم پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں ڈھائی گھنٹے تک انتظار کرتی رہی تاہم پی ٹی آئی کے کسی رہنما کے نہ پہنچنے پر میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا معائنہ کیا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 16فروری سے قبل بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ طلب کی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا
وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹوکر کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ویانا پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔ ویانا پہنچنے پر وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور آسٹرین مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر مذاکرات ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان آسٹریا بزنس فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور ویانا میں کثیرالجہتی تنظیموں کے دفاتر کے دورے بھی کریں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان اور آسٹریا کے تعلقات باہمی تعاون، مکالمے اور عالمی قوانین کے احترام پر مبنی ہیں۔
ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈراؤ۔ رحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنایا، ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں، میری مادری زبان سرائیکی ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نظر نہیں آتا، انہوں نے بھٹو سے اورہم نے بی بی سے سیاست سیکھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کو دوست ممالک نے پاکستان واپسی سے منع کیا، بی بی نے کہا میں نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی کےنصیب میں شہادت تھی، میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا، جب وہ گاڑی میں بیٹھیں،میں نےمنع کیا کہ جانےکی ضرورت نہیں، وہ نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو،عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، میری بہن کو رات کو پکڑا، اس وقت یاد نہیں آیا، بے نظیر بھٹوکو 5 سال سکھر جیل میں بند کیا گیا۔ صدر زردری کا کہنا تھا کہ جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی، پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈراؤ۔
بنگلادیشی وزیراعظم طارق
بنگلا دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب 17 فروری کو ہوگی جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیرون ملک دورے کے باعث حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر احسن اقبال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد بنگلادیش کا دورہ کر کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کو مبارکباد دیں گے۔ بنگلادیش کے نئے وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ کی حلف برداری میں شرکت کے لیے چین، سعودی عرب، بھارت، ترکیے، یو اے ای، قطر، ملائیشیا، برونائی، سری لنکا اور نیپال سمیت مختلف ممالک کے سربراہان کو دعوت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن بنگلادیش کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 209 نشستیں لےکر واضح برتری حاصل کر لی ہے جبکہ جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ طلبہ کی جماعت این سی پی نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔
فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد: 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کے تمام 20 کاؤنٹرز فعال
کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن ڈیپارچر کے تمام 20 کاؤنٹرز فعال کر دیئے گئے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی شہزاد اکبر نے بتایا کہ مصروف اوقات میں ڈیپارچر کے تمام 20 کاؤنٹر پر مستعد عملے کی تعیناتی سے اب ایک مسافر کی امیگریشن اوسط ایک منٹ میں ہو جاتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ پری ڈیپارچر کاؤنٹر بھی فعال ہے، شہری روانگی سے کچھ دن پہلے کلیئرنس کرا سکتے ہیں، کراچی ائیرپورٹ مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب ہونے کی باتیں نامناسب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ اب سہولیات کا مرکز بن رہا ہے، ائیرپورٹ پر بہت جلد ای گیٹ بھی نصب کیے جائیں گے اور ڈیپارچر کے مسافروں کیلئے خصوصی ایپ بھی لانچ کر رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن نے بتایا کہ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے اقدامات کے تحت مسافروں کے عزیز و اقارب کو ڈیپارچر کے باہر تک محدود کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصروف اوقات میں ڈومیسٹک لاؤنج کے کچھ کاؤنٹرز کو انٹرنیشنل لاؤنج میں شامل کیا جانے لگا ہے جس سے ائیر لائنز کو بورڈنگ کیلئے کافی جگہ فراہم کی جا رہی ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ، آرمی ٹیکنیکل ونگ کے افسران تعینات ہونگے
کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پاکستان آرمی ٹیکنیکل ونگ کے افسران تعینات ہوں گے۔ اس حوالے سے ڈی جی این سی سی آئی اے کی جانب سے 2 دسمبر 2025 کو وفاقی وزیر داخلہ کو ایک خط لکھا گیا ہے۔ خط کے مطابق سائبر کرائم انویسٹی گیشن اور ڈیجیٹل فارنزکس کے شعبے میں بڑھتی ہوئی تکنیکی مہارت کی ضرورت کے پیش نظر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) اپنے ہیڈکوارٹرز اور زونل دفاتر میں آپریشنل صلاحیت کو مضبوط بنانے کے عمل میں ہے۔ خط کے مطابق جدید اور پیچیدہ سائبر خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور تفتیشی کارروائیوں کے لیے مضبوط تکنیکی معاونت کو یقینی بنانے کے لیے یہ ناگزیر ہے کہ اعلیٰ مہارت رکھنے والے تکنیکی عملے کو شامل کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے ٹیکنیکل ونگ کے پاس وہ مہارت، نظم و ضبط اور تجربہ موجود ہے جو این سی سی آئی اے کی عملی ضروریات کے عین مطابق ہے۔ خط میں گزارش کی گئی ہے کہ پاک فوج کے ٹیکنیکل ونگ سے 8 تکنیکی افسران کی خدمات این سی سی آئی اے کے لیے دو سال کی مدت کے لیے فراہم کی جائیں جس میں دو تکنیکی افسران این سی سی آئی اے ہیڈکوارٹرز، 2 افسران این سی سی آئی اے لاہور زون ، 2 کراچی زون، ایک پشاور زون اور کوئٹہ زون کے لیے ایک تکنیکی افسر کی خدمات مانگی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ عملہ این سی سی آئی اے میں ڈیجیٹل فارنزکس، سائبر انٹیلیجنس، نیٹ ورک سکیورٹی اور متعلقہ تکنیکی شعبہ جات میں تعینات کیا جائے گا۔ ان کے تنخواہ و الاؤنسز اور انتظامی امور سرکاری قواعد و ضوابط کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی خود برداشت کرے گی۔ مزکورہ خط کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھا گیا تھا جس کے جواب میں وزارت دفاع کی جانب سے جوابی خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر متعلقہ شعبہ جات سے مشاورت کے بعد غور و خوض کیا گیا ہے ۔ وزارت دفاع کی جانب سے کیس کی مزید کارروائی کے لیے معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے جن میں ادارے کا تعارف اور فوجی افسران کی تعیناتی کی جگہ،تکنیکی افسران کا عہدہ (رینک) اور افسران کی تعلیمی قابلیت شامل ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے گل پلازہ کے دورے اور سوالات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کو آتشزدگی کا شکار ہونے والے گل پلازہ کے دورے کے دوران ہونے والے سوالات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق حکام نے جوڈیشل کمیشن کو سب سے پہلےعمارت کے فرنٹ سائیڈ اور اندرونی حصوں کا معائنہ کروایا جبکہ موبائل ٹارچ جلا کر عمارت کے گراؤنڈ فلور کے اندرونی حصوں کا دورہ بھی کرایا۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے دورے کے دوران اپنے مشاہدات تحریری طور پر ریکارڈ کیے، جس پر جسٹس آغا فیصل نے ڈی سی جنوبی، ریسکیو، کے ایم سی اورپولیس حکام سے سوالات بھی کیے۔ ذرائع نے بتایا کہ جسٹس آغا فیصل نے حکام سے کہا کہ جس دکان سے آگ کی شروعات ہوئی وہاں کی نشاندہی کی جائے۔ بڑی تعداد میں باقیات کہاں سے ملی تھیں؟ جسٹس آغا فیصل کا استفسار جسٹس آغا فیصل نے استفسار کیا کہ جس مقام سے بڑی تعداد میں باقیات ملی تھیں وہ کہاں ہے؟ جس پر حکام نے بتایا کہ عمارت مخدوش ہے اور سیڑھیاں گرچکی ہیں، اوپر کی منزلوں تک رسائی ممکن نہیں۔ جسٹس فیصل نے سوال کیا کہ چھت پر جانے کا کوئی راستہ ہے؟ جس پر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عمارت میں اب اوپر جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ کمیشن نے سوال کیا کہ گل پلازہ میں موجود افراد کو کس راستے سے باہر نکالا گیا؟ جب آگ لگی اس وقت پلازہ کے کتنے دروازے کھلے تھے؟ حکام نے جواب دیا کہ جب آگ لگی اس وقت دو سے تین گیٹ کھلے تھے جبکہ گل پلازہ کے کل 16 دروازے تھے۔ جسٹس آغا فیصل نے پوچھا کہ ملبہ کس چیز کا ہے؟ کیا یہ ملبہ توڑ پھوڑ کا نتیجہ ہے؟ جواب میں حکام نے بتایا کہ ملبہ آتشزدگی کے نتیجے میں گرا، ہم نے کسی چیز کو نہیں چھیڑا۔ تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو طلب کرلیا جوڈیشل کمیشن نے دیگر محکموں کے عہدیداروں، جنرل منیجر پی آئی ڈی سی ایل اور صدر کراچی چیمبر آف کامرس طلب کرلیا جبکہ جنرل منیجر ایس ایس جی سی کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ کمیشن نے متعلقہ حکام کو 18 فروری کو کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی، یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔ کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر سندھ حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی۔
پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں
نوشہرہ: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز مطالبات کےلیے پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے کاکوئی قانونی حق نہیں، پی ٹی آئی تمام بند سڑکیں کھول دے۔ اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بند کرنے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل تک راستے نہ کھولے تو عوام کو خود سڑکیں کھولنے کی کال دیں گے۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے تمام سہولیات حکومت فراہم کر رہی ہے، پی ٹی آئی بانی کو بیرون ملک بھیجنا چاہتی ہے تو درخواست دے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نومبر 2024 سے این آر او لینے کی کوششوں میں ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے این آراو کی کوششیں ہوئیں،مگروفاق نےڈیل قبول نہیں کی۔ اختیار ولی نے کہا کہ 25 نومبر 2024 کو بانی پی ٹی آئی ڈیل پر متفق ہو چکے تھے، ڈیل عملی شکل اختیارنہ کر سکی، تصدیق شیر افضل مروت بھی کرچکے ہیں، 2024 کی ڈیل کے گواہ بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر علی خان ہیں ان سے پوچھا جائے۔
عمران خان کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی عمران خان کی سزا معطل کرکے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے عمران خان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی۔ اس کے علاوہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطل کرنے کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست بھی دائر کی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی دائیں آنکھ کی ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، آنکھ کی بیماری کی تشخیص پمز کے ڈاکٹر محمد عارف نے کی، ڈاکٹر نے قرار دیا کہ درخواست گزار کی دائیں آنکھ خون کے لوتھڑے کے باعث شدید متاثر ہو چکی ہے۔ ضمانت پر رہائی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیماری کے نتیجے میں عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے، اس بیماری کا علاج جیل کے اندر ممکن نہیں ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 73 سال ہے، عمران خان کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔ بعد ازاں صحافی کی جانب سے سلمان صفدر سے پوچھا گیا کہ عمران خان نے خود کہا یا ڈاکٹرز نے ان کو بینائی جانے کا بتایا ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا میری رپورٹ کی کوئی چیز ایسی نہیں جو سمجھ نا آئے ، بانی پی ٹی آئی نے مجھے بتایا کہ ان کو پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا تھا۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا عمران خان نے بتایا تھا کہ ان کو پمزکے ڈاکٹرز نے ٹیسٹ اور ریسرچ کے بعد بتایا کہ انکی 85 فیصد بینائی جا چکی ہے۔
ن لیگ کے سابق رہنما زعیم
مسلم لیگ ن کے سابق رہنما و رکن پنجاب اسمبلی اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب 26 لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔ 25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہونے والے زعیم قادری 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے، زعیم قادری بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر بھی رہے اور انہوں نے بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی ذمہ داریاں نبھائیں تاہم 2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہو گئے۔
4 ماہ کی غفلت والی
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے حوالے سے 4 ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں لہٰذا ان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس غفلت کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا، اگر حقائق برعکس ہوں تو اس کو سیاست کے لیے آگے بڑھانا بھی مجرمانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے عمران خان نے اس کی شکایت جنوری کے پہلے ہفتے میں کی اور 16 جنوری کو معائنہ ہوا، 19 جنوری کو ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا دوبارہ معائنہ کیا اور ان کے ٹیسٹ کیے، انہیں جیل کے ڈاکٹر نے ڈراپس دیے جس کا انہوں نے تین چار دن استعمال کیا۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ 24 جنوری کو عمران خان کو انجیکشن لگایا گیا، یہ چیزیں ڈاکومنٹ پر موجود ہیں، اگر قائد حزب اختلاف کہیں تو ان کے حوالے کر دیتا ہوں، یہ کہنا غلط ہے کہ 4 ماہ سے شکایت کی جا رہی تھی، جب بھی عمران خان نے شکایت کی ان کا چیک اپ ہوا اس لیے 4 ماہ کی غفلت والی کوئی بات نہیں۔ رانا ثنااللہ ن مزید کہا کہ عمران خان کا 25 مرتبہ باہر سے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا اور 9 دسمبر کو چیک اپ میں بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کی شکایت نہیں کی، 9 دسمبر کو میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی نے آنکھ کا ذکر نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ میری دائیں آنکھ کی بینائی نہیں، فوری چیک ہو جائے تو نقصان کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، صاف واضح ہےکہ بانی پی ٹی آئی کےکیس میں لاپرواہی ہوئی۔
جنرل (ر) باجوہ پھسلے نہیں
اسلام آباد: سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پھسلے نہیں تھے بلکہ اُن کے دل کے برقی نظام میں خرابی کے باعث دل بلاک ہونے سے بے ہوش ہوگئے تھے۔ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت سی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں اور جنرل باجوہ کی طبی رازداری کا احترام کریں۔ ذرائع کے مطابق، جنرل باجوہ پیر کی شام 9 فروری کو طبیعت ناساز محسوس کر رہے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ اپنی معمول کی سیر اور ورزش کے لیے گئے، بعد ازاں رات کو انہیں متلی محسوس ہوئی اور وہ واش روم گئے، قے کرنے کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے اور گر پڑے۔ ان کے کانوں سے خون نکلتا دیکھا گیا۔ انہیں 15 منٹ میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق آرمی چیف کی کھوپڑی میں تین باریک فریکچر تھے لیکن خوش قسمتی سے دماغ میں خون کے لوتھڑے نہیں تھے جو جان لیوا ہو سکتے تھے، انہیں مناسب علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر نے اس سے قبل صحت سے متعلق ایک اپ ڈیٹ میں کہا تھا کہ فوج کے سابق سربراہ اس وقت سی ایم ایچ میں طبی علاج حاصل کر رہے ہیں۔ فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق جنرل باجوہ کو اپنی رہائش گاہ پر گرنے سے زخمی ہونے کے بعد سی ایم ایچ میں داخل کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی احتجاج کا
پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد کی جانب سے احتجاج کا اعلان کے پیش نظر اسلام آباد کے ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے احتجاج کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ بند کر دیے گئے ہیں اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اور اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے قیدی وین اور بکتر بند گاڑی بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ ریڈیو پاکستان چوک سے شاہراہ دستور کو مکمل بند کر دیا گیا ہے اور پولیس کی بھارتی نفری ریڈیو پاکستان چوک پر جمع ہو گئی ہے، پولیس کسی بھی شہری اور ممبر اسمبلی کو پارلیمنٹ کی طرف جانے نہیں دے رہی۔ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو بھی ریڈیو پاکستان چوک پرروک دیا گیا۔ پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان کی پولیس سے تکرار بھی ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ پولیس ٹیم نے میرے گارڈ کو تھپڑ مارے۔
اوکاڑہ میں آئل فیکٹری
اوکاڑہ، دیپالپور روڈ پر واقع ایک آئل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ اچانک بوائلر پھٹنے سے ہوا جس کے باعث فیکٹری کی عمارت کوشدید نقصان پہنچا اورملبہ دور تک پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پرموقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں اور متاثرہ افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے سرچ آپریشن جاری رہا جبکہ جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ قریبی علاقوں میں بھی آواز سنی گئی، حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔
حکومت نے بھارت سے
پاکستان نے بھارت سے پاکستان آ کر پسند کی شادی کرنے والی خاتون سربجیت کور کی ملک بدری روک دی۔ سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے اپنا نام نور فاطمہ رکھ لیا ہے، اسے دارالامان سے نکال کر اس کے شوہر ناصر حسین کے گھر پہنچا دیا گیا۔ سربجیت کور 4 نومبر کو بابا گرونانک کےجنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کے ساتھ بھارت سے پاکستان آئی تھی جہاں اس نے ناصر حسین سے شادی کر لی، 13 نومبر کو بھارتی خاتون کی ویزے کی معیار ختم ہوئی مگر وہ واپس نہیں گئی۔ نورفاطمہ (سربجیت کور) نے وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر مطمئن ہیں۔ باقی زندگی پاکستان میں ہنسی خوشی گزارنا چاہتی ہیں۔ نورفاطمہ نے کہا کہ پاکستانی اداروں نےاچھا سلوک کیا، انہیں کوئی شکوہ نہیں۔
ایران میں جاں بحق 3
ایران میں جاں بحق تین پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچ گئیں۔ شناخت کے بعد اصغر علی اور عبدالواسط کی تدفین کردی گئی لیکن حمزہ احسان کے نام سے گوجرانوالہ لائی گئی میت کو اس کے ورثاء نے شناخت نہیں کیا۔ حمزہ احسان کی والدہ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لاش ان کے حوالے کی گئی وہ ان کا بیٹا نہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے بچے کی لاش تلاش کرکے ان کے حوالے کی جائے ۔ یہ تینوں نوجوان دسمبر میں پاکستان سے عراق کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔ ایران سے موصول سرکاری معلومات کے مطابق یہ تینوں افراد برفانی طوفان میں پھنس گئے تھے جس کے باعث تینوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ادھر ایف آئی اے نے کہا کہ واقعے میں ملوث انسانی اسملگرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ایک انسانی اسمگلر احسان شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
عمران خان جس ڈاکٹر سے
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھ کا چیک اپ کرانا چاہیں کروایا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے رپورٹ میں یہ نہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شکایت کرنے پر ان کا علاج نہیں کرایا گیا، عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھوں کا چیک کرانا چاہیں کروایا جائے گا۔ دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر جیل سپرنٹنڈنٹ یا متعلقہ حکام نے توجہ نہیں دی، جیل حکام کے بروقت توجہ نہ دینے پر مجرمانہ غفلت کی گئی ہے۔ یاد رہے اڈیالا جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات کی رپورٹ میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی۔
پی ٹی آئی کے حمایت
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی کے فلور پر قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کے فوج سے متعلق حالیہ بیان پر ناخوش ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، جب اچکزئی نے فوج کے حوالے سے اپنا بیان دہرایا تو اسی تناظر میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے فوج کے حوالے سے اپنی پارٹی کا موقف واضح کرنے کیلئے فوری اقدام کیا، اس صورتحال کی وجہ سے پارٹی حلقوں میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ یہ پیش رفت قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران اس وقت سامنے آئی جب وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنی تقریر میں اچکزئی کے ایک سابقہ بیان کا حوالہ دیا جس میں مبینہ طور پر انہوں نے فوج کو ’’پنجاب کے چار اضلاع کی فوج‘‘ قرار دیا تھا۔ وزیرِ دفاع نے اس بیان کو خطرناک اور نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی قومی ادارے کے بارے میں اس نوعیت کے بیانات نہیں دیے جانے چاہئیں۔ ایوان کے فلور پر جواب دیتے ہوئے اچکزئی نے کہا کہ وہ 1990ء کی دہائی سے اپنے اختیار کردہ موقف پر قائم ہیں، انہوں نے وزیرِ دفاع کی جانب سے نشاندہی کردہ بیان کی تردید کی اور نہ ہی اسے واپس لیا بلکہ اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے رائے پر ’’قائم‘‘ ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق، اچکزئی کے ان ریمارکس نے پی ٹی آئی کے اندر بے چینی پیدا کر دی کیونکہ پارٹی نے بطور قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے کیلئے ان کی حمایت کی تھی، اچکزئی کی تقریر کے فوراً بعد بیرسٹر گوہر نے بات کرنے پر اصرار کیا اور اسپیکر سے خطاب کی اجازت طلب کی جو ان کی جانب سے ایک غیر معمولی اقدام تھا کیونکہ وہ عموماً فلور لینے پر اصرار نہیں کرتے۔ اپنے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے مبینہ طور پر دو اہم باتوں پر زور دیا۔ اول، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے اور تمام سیاسی قوتوں کو متحد بیانیہ اختیار کرنا چاہئے تاکہ دہشت گردوں اور دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا جا سکے۔ انہوں نے اس تناظر میں بھارت اور افغانستان سے سرگرم عناصر کا حوالہ دیا اور قومی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ دوم، انہوں نے مسلح افواج کے حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف واضح کیا۔ اچکزئی کا براہِ راست نام لیے بغیر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فوج ہماری ہے اور ملک ہمارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے شہداء کی قربانیاں قوم کی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف واضح اور غیر مبہم ہے۔ پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ بعد میں بیرسٹر گوہر نے اس معاملے پر بعض پارٹی قانون سازوں سے گفتگو کی اور یہ رائے ظاہر کی کہ اچکزئی کی جانب سے ایسے ریمارکس نہیں دینا چاہئے تھے۔ ایک سینئر پارٹی ذریعے نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ اپوزیشن اتحاد میں اختلافِ رائے موجود ہو سکتا ہے، تاہم قومی اداروں، بالخصوص فوج، کے بارے میں پارٹی کا موقف واضح رہنا چاہئے اور قومی مفاد سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ یہ واقعہ متنوع اپوزیشن اتحاد کے اندر پیغام رسانی میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے چیلنجز کی عکاسی کرتا ہے، خصوصاً حساس نوعیت کے معاملات پر۔ تاہم، پی ٹی آئی کی قیادت نے فوری قدم اٹھایا تاکہ اچکزئی کے ریمارکس کو پارٹی کا باضابطہ موقف نہ سمجھا جائے۔ جب دی نیوز نے بیرسٹر گوہر سے اچکزئی کے متنازع بیان پر موقف طلب کیا تو انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے، بارہا بیان کیا جا چکا ہے اور قومی اسمبلی کے ریکارڈ کا بھی حصہ ہے۔
سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
راولپنڈی: سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ڈیڑھ سال کے دوران 25 مرتبہ عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کروایا۔ 29 اگست2025 کو بینائی کم ہونےکی شکایت پرپہلی مرتبہ پمزکے اپتھمالوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر عارف نے عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا، بعدازاں جنوری میں 2 مرتبہ ان کی آنکھوں کامعائنہ ہوا۔ عبدالغفور انجم نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چارج چھوڑنے کے روزیعنی 16جنوری کوبھی پمزکی تین رکنی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کاچیک اپ کروایا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہارکیاجارہاہے اور الزام لگایاجاتا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم غفلت کے مرتکب ہوئے۔
بنگلادیش انتخابات:
بنگلادیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے میدان مار لیا۔ بنگلا دیش میں عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق بی این پی اور اس کی تحادی جماعتوں نے 299 میں سے 209 نشتیں جیت لیں۔ غیرمصدقہ نتائج کے مطابق خالدہ ضیا کے بیٹے اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار طارق رحمان کی قیادت میں پارٹی 151 نشستیں جیت چکی ہے، طارق رحمان ڈھاکا اور بوگرہ دونوں نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی اور اتحادیوں کو 70 نشستوں پر کامیابی ملی ہے، جین زی کی نیشنل سیٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد میں شامل ہے۔ نیشنل سیٹیزن پارٹی صرف 5 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نےکہا کہ امن عامہ پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام خود کو محفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے، جن کےساتھ مل کر تحریک چلائی ان کےساتھ مل کر ملک چلائیں گے۔ طارق رحمان نے پارٹی کے حامیوں اور کارکنوں سے خصوصی دعاؤں میں شریک ہونے اور کسی بھی قسم کی ریلیوں یا جشن سے گریز کی اپیل کی ہے۔ ادھر جماعت اسلامی کے شفیق الرحمان نے الیکشن کمیشن پر چند حلقوں میں تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دیدی۔ شفیق الرحمان نے کہا کہ وہ سرکاری نتائج کے بعد ردعمل دیں گے اور یقین دلاتے ہیں کہ مخالفت برائے مخالفت نہیں کریں گے، تعمیری اور عوام کے مفاد میں سیاست کریں گے۔ بنگلادیش میں انتخابات کیساتھ قومی ریفرنڈم بنگلادیش میں قومی انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی کرایا گیا۔ ڈھاکا سے اب تک کے نتائج کے مطابق 73 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ریفرنڈم کے جواب میں عوام کو ہاں یا نہیں کا انتخاب کرنا تھا، ریفرنڈم سے ملک کے مستقبل کے سیاسی و آئینی ڈھانچے کا تعین کیا جائےگا۔ ریفرنڈم میں جولائی نیشنل چارٹر میں وسیع آئینی اصلاحات کی تجویز مانگی گئی ہے۔
یو اے ای نے پاکستان
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے اصولی طور پر پاکستان کے2 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں دو ماہ کی مختصر مدت کے لیے توسیع (رول اوور) پر اتفاق کر لیا۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای نے 17 اپریل 2026 تک دو ماہ کے لیے اس رقم کو رول اوور کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ یقین دہانی اس وقت کرائی گئی جب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے رواں ہفتے اعلیٰ اماراتی حکام سے رابطہ کیا۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب امارات نے یہ مختصر مدتی توسیع 6.5 فیصد شرح سود پر دی ہے، متعلقہ حکام کی جانب سے باقاعدہ منظوری کسی بھی وقت موصول ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تیسرے جائزہ مذاکرات سے امارات کے اس اقدام کو اہم قراردیاجارہاہے، یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک ماہ کی سابقہ توسیع ختم ہونے میں محض چار دن باقی تھے۔ متحدہ عرب امارات کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسلام آباد دوبارہ طویل مدتی رول اوور کے لیے رابطہ کرے گا۔ یاد رہے کہ جنوری میں بھی یو اے ای نے رقم کی میعاد ختم ہونے پر ایک ماہ کی توسیع دی تھی جبکہ ایک ارب کی تیسری قسط جولائی 2026 میں واجب الادا ہوگی۔ ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور وہ اماراتی حکام کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رول اوور کی مدت کا تعین کرنا قرض دینے والے کا اختیار ہوتا ہے، نائب وزیر اعظم کی کوششوں سے رول اوور یقینی ہو چکا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے قائمہ کمیٹی خزانہ میں دیے گئے بیانات کے پس منظر سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا کہ پاکستان کے بیرونی مالیاتی پروفائل میں کوئی خلا نہیں ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات بھی درست سمت میں جا رہے ہیں۔
پاکستان میں اکتوبر 2023
پاکستان کے بیشتر اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے۔ حکام کے مطابق پاکستان کے بیشتر اضلاع میں پولیو وائرس کی رپورٹ منفی آئی ہے اور اس سال کے شروع میں پاکستان بھر کے بیشتر ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے۔ حکام نے بتایا کہ جنوری 2026 میں87 میں سے 67 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک پائے گئے جب کہ ملک بھر میں 127 مقامات سے لیےگئے نمونوں میں صرف 24میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، اکتوبر 2023 کے بعد پہلی بار پولیو کے ماحولیاتی نمونوں میں کم ترین مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں تمام ماحولیاتی نمونے پولیو سے پاک نکلے جب کہ بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی اور کیچ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے 4 ماحولیاتی نمونے مثبت رپورٹ ہوئے، سندھ میں زیادہ تر مثبت نمونے کراچی اور ملحقہ اضلاع سے رپورٹ ہوئے جب کہ کراچی کے 4 ماحولیاتی مقامات طویل عرصے بعد پولیو وائرس سے پاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ماحولیاتی نگرانی پولیو وائرس کی بروقت نشاندہی کا مؤثر ذریعہ ہے، پولیو مہم کے دوران تقریباً 10 لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہے، پولیو ویکسین سے انکار کی بڑی وجہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات ہیں۔ واضح رہے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو اب بھی موجود ہے۔
آئی ایس پی آر نے
راولپنڈی: سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے باعث زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کو رہائشگاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ لگی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قمرجاوید باجوہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں۔
میری دائیں آنکھ کی بینائی
اسلام آباد: اڈیالا جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ذاتی ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹرعاصم یوسف سے معائنہ کرایا جائے، ان کا طبی معائنہ کسی ماہر ڈاکٹر سے بھی کرایا جا سکتا ہے، ان کی قید تنہائی اور ٹی وی تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے کتابیں فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق حفاظت اور سکیورٹی سے متعلق درخواست گزارنے بیان کیا کہ اس حوالے سے انہیں کوئی تشویش نہیں ہے، عمران خان نے راقم کوبتایا کہ ان کے زیرِ استعمال کمپاؤنڈ میں نگرانی کے لیے تقریباً 10 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، اگرچہ ایک کیمرے کی کوریج غسل خانے کےحصے تک ہےتاہم کمرے/سیل کے اندر کوئی کیمرہ نصب نہیں ہے۔ ’عمران خان 11:30 بجے سے لگ بھگ ایک گھنٹے تک قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے ہیں‘ رپورٹ کے مطابق عمران خان تقریباً 9:45 پرناشتہ کرتے ہیں، 11:30 بجے سے لگ بھگ ایک گھنٹے تک قرآنِ مجید کی تلاوت کرتے ہیں، پھروہ اپنے لیے دستیاب محدود آلاتِ ورزش استعمال کرتے ہوئےجسمانی ورزش کرتے ہیں، دوپہر 1:15 پرغسل کےبعد بانی پی ٹی آئی کو محفوظ کمپاؤنڈ کے اندر موجود چہل قدمی کے شیڈ تک رسائی دی جاتی ہے، کمپاؤنڈ کے اندر وہ بیٹھ سکتے ہیں یا چہل قدمی کرسکتے ہیں، ان کا دوپہر کا کھانا تقریباً 3:30 سے 4:00 بجے کے درمیان ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پرعمران خان نے اپنی حفاظت اور سکیورٹی کے بارے میں کوئی خدشہ ظاہر نہیں کیا، درخواست گزار نے بیان کیا کہ ان کا روزمرہ معمول گرمیوں اور سردیوں میں مختلف ہوتا ہے، تقریباً شام 5:30 بجے سے اگلی صبح 10:00 بجے تک بانی پی ٹی آئی اپنے سیل میں مقید رہتے ہیں، ان کا سیل بلاک اڈیالا جیل کے اندر تقریباً 5منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔ دوپہر کے کھانے کے اخراجات عمران خان کا خاندان برداشت کرتا ہے: رپورٹ رپورٹ کے مطابق سیل بلاک کے کچن میں برتن، کراکری اور کھانا پکانے کا سامان موجود ہے، زیادہ تر اشیائے خورونوش مرتبانوں اور بند ڈبوں میں محفوظ تھیں، اشیائے خورو نوش میں مصالحہ جات اور خشک میوہ جات شامل تھے،کچن کی صفائی کے حوالے سے کچھ بہتری کی گنجائش محسوس کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے بتایا کہ وہ صبح ناشتے میں ایک کپ کافی، دلیہ اور چند کھجوریں استعمال کرتے ہیں، دوپہر کا کھانا ان کےمطابق ہفتہ وارمنصوبہ بندی کےتحت منتخب کیاجاتا ہے، دوپہر کے کھانے کے اخراجات عمران خان کا خاندان برداشت کرتا ہے، دو دن مرغی، دو دن گوشت، دو دن دال یا دو دن چاٹ یا اسنیکس شامل ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے مزید بتایا کہ انہیں بوتل بند پینے کا پانی (نجی کمپنی کا پانی ) دستیاب ہے، وہ مکمل کھانا نہیں لیتے بلکہ پھل، دودھ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ عمران خان کے سیل کے اندر 3 ہائی وولٹیج بلب، ایک چھت والا پنکھا اور ایک بلوور ہیٹر موجود ہے، سیل میں 2 میزیں، ایک وال کلاک، ایک چارپائی/بیڈ، ایک کرسی اور ایک چھوٹا ریک موجود تھا جب کہ سیل کے اندر 32 انچ کا ٹی وی دیوار پر نصب تھا تاہم چلانے پر وہ خراب پایا گیا، سیل میں کوئی الماری موجود نہیں، کپڑے پانچ ہینگرز پر لٹکائے گئے تھے، سیل کے اندر فراہم کردہ کرسی غیر آرام دہ پائی گئی، سیل میں ایک سنگل بیڈ میٹریس، 4 تکیے اور 2 کمبل موجود تھے، سیل کے اندر جائے نماز ،تسبیح موجود تھی، 2 تولیے بھی تھے۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی آنکھ میں خون کا لوتھڑا (کلاٹ) بن گیا تھا: رپورٹ رپورٹ کے مطابق تقریباً 100 کتابیں ایک میز پر رکھی تھیں، ساتھ دو سیب،دو ڈمبلز بھی تھے، ٹشو پیپر، ماؤتھ واش، ائیر فریشنر، شیو جیل اور شیو کٹ بھی موجود تھے، سیل کے اندر تقریباً ساڑھے 4 ضرب ساڑھے 4 فٹ کا ٹوائلٹ تھا ، ٹوائلت کو 4 فٹ اونچی دیوار سے الگ کیا گیا تھا اور اس کی چھت نہیں تھی، ٹوائلٹ کے باہر گرم اور ٹھنڈےپانی کی سہولت، واش بیسن اور آئینہ موجود تھا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ تقریباً 3 سے 4 ماہ قبل، یعنی اکتوبر2025 تک ان کی دونوں آنکھوں کی بینائی 6×6 (بالکل نارمل) تھی، اب ایک آنکھ کی بینائی 15 فیصد تک ہے جس کا علاج پمز کے ڈاکٹرز نے کیا، اس کے بعد مسلسل دھندلاہٹ اور نظر کے مدھم ہونے کی شکایت شروع ہوئی، متعدد بار اُس وقت کےسپرنٹنڈنٹ جیل کو مسلسل دھندلاہٹ اور نظرکے مدھم ہونے کی شکایت سےآگاہ کیا ، جیل حکام کی جانب سے ان شکایات کے ازالے کےلیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا، بعد ازاں اچانک دائیں آنکھ کی بینائی مکمل ختم ہوگئی جس کےبعد پمز اسپتال کے ماہر امراضِ چشم ڈاکٹر محمد عارف کو کے معائنے کے لیے بلایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ان کی آنکھ میں خون کا لوتھڑا (کلاٹ) بن گیا تھا جس نے شدید نقصان پہنچایا، علاج (بشمول ایک انجیکشن) کےباوجود ان کی دائیں آنکھ کی بینائی محض 15فیصد تک محدود رہ گئی۔
کراچی: بلوچ کالونی پل
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ 8 منزلہ عمارت کے بیسمنٹ میں لگی۔ چیف فائرآفیسر کے مطابق 4 فائرٹینڈرز اور 2اسنارکل آگ بجھانےمیں استعمال کئےگئے۔ چیف فائرآفیسر کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی تھی، دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔ اسنارکل کی مدد سے لوگوں کو عمارت سے باہر نکالا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 8 منزلہ عمارت کے ہر منزل پر 4 فلیٹ ہیں۔ بیسمنٹ میں گاڑیوں کی پارکنگ اور جنریٹر موجود تھے تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ ادھر متاثرہ عمارت کی رہائشی خاتون نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے پاس پیٹرول بھی نہیں تھا، ہم نے اپنی جیب سے 30 لیٹر پیٹرول خریدکردیا۔ رہائشی خاتون نے موقع پرموجود پولیس اہلکار اےایس آئی ارسلان کو شاباشی دی اور کہا کہ یہ پولیس اہلکاراصل ہیروہے، انہوں نے لوگوں کوگھروں سےنکالا۔
ڈیل نہ ہونے پر پچھلی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کوئی ٹھوس چیز طے نہیں ہوئی، میں نے زوردیا کہ ایران سے مذاکرات میں دیکھا جارہا ہےکہ ڈیل ہوتی ہے یا نہیں۔ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے نتین یاہو کو بتایا ہے کہ ایران سےڈیل ترجیح ہے، ڈیل نہیں ہوتی تو دیکھیں گےکہ مذاکرات کاکیا نتیجہ نکلتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا پچھلی بار ایران نےفیصلہ کیا تھاکہ ڈیل نہ کرنا اسکے لیے بہتر ہے اور پھر انہیں مڈنائٹ ہیمر بمباری کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ انکےلیے اچھا ثابت نہیں ہوا تھا۔ صدرٹرمپ نے اُمید ظاہر کی کہ ایران کا رویہ اس بار زیادہ ذمہ دار اورمعقول ہوگا، انہوں نے بتایا کہ غزہ میں پیشرفت پربھی اسرائیلی وزیراعظم سے بات ہوئی۔ صدرٹرمپ سے ملاقات کرنےسے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سےملاقات کی جس میں اسرائیلی وزیراعظم نے باضابطہ طور پر امریکی صدر کے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کرلی۔
وزیراعظم کا مسجد
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں دہشتگردی کا نشانہ بنائی گئی مسجد خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعے سے بدترین بربریت کی اور کوئی مثال نہیں ہے ، یہ واقعہ تفریق پیدا کرنے کی سازش تھی ، جو ناکام ہوگئی ہے۔ شہباز شریف نے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے شدید زخمیوں کو 30 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم خودکش حملہ آور کو روکنے والے عون عباس شہید کے گھر بھی گئے اور عون عباس کی بہادری کی تعریف کی ۔
ایران کیخلاف محدود
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے ایران کی میزائل صلاحیت کو ریڈ لائن قرار دیدیا۔ تہران میں اسلامی انقلاب کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی شمخانی نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیاکہ ایران کی میزائل صلاحیت کو کسی مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ علی شمخانی نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ایران کی جانب کسی بھی قسم کی محدود جارحیت کو بھی جنگ کا آغاز سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا واشنگٹن کے لیے مشورہ ہے کہ دھمکیوں کے بجائے مذاکرات کے راستے پر سنجیدگی سے عمل کرے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز مذاکرات ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے خطے میں ایک اور بحری بیڑہ تعینات کرنے سے خبردار کیا تھا۔
بنگلادیش میں عام
بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے میدان سج گیا۔ بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں انتخابات میں 50 سیاسی جماعتیں شریک ہیں جب کہ 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملک بھر کے 299 حلقوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی۔ 300 پارلیمانی نشستوں کے لیے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی، بنگلا دیش کی جماعت اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور جماعتی پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے امیدواروں میں مقابلہ ہے جب کہ حکومت بنانے کے لیے 300 میں سے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا لازم ہے۔ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاکےبیٹےطارق رحمان بنگلادیشن نیشنلسٹ پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کےامیدوار ہیں جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے شفیق الرحمان وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ عوامی لیگ کی رہنما شیخ حسینہ واجد کا اگست 2024 میں تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کرنیوالے جین زی پر مشتمل نیشنل سیٹیزن پارٹی بھی جماعت اسلامی کے اتحاد میں شامل ہیں تاہم پابندی کے سبب عوامی لیگ کے امیدوار الیکشن میں حصہ نہیں لےرہے۔ بنگلادیش نیشنل پارٹی کے سربراہ طارق رحمان نے ووٹ کاسٹ کردیا، اس موقع پر طارق رحمان کا کہنا تھا کہ امن عامہ میری پہلی ترجیح ہےتاکہ عوام خود کومحفوظ سمجھ سکیں، ملک کی آدھی آبادی خواتین ہے، ہم ان پر توجہ دیں گے ، جیت کی امید ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا اور انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے لیے یہ انتخابات ایک اہم موڑ ہیں، لوگوں کے مطالبات اور خواہشات بدل رہی ہیں، ہم بھی تبدیلی کے حق دار ہیں۔ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور فوج کو تعینات کیاگیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، آزاد اور غیر جانبدار بنانے کے لیے اقدامات مکمل کرلیے۔ یاد رہے کہ بنگلادیش میں قومی پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے کیے گئے ایک تازہ عوامی سروے میں بی این پی اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں بننے والے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سروے کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قیادت میں قائم اتحاد کو 44.1 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ بنگلادیش جماعتِ اسلامی کے زیر قیادت 11 سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد کو 43.9 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ: عمران خان کو
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی معالجین تک رسائی اور بچوں سے رابطے کے لیے ٹیلی فونک سہولت دینے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی جس دوران عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے طبی سہولیات کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے اور انہوں نے ماہر آنکھوں کے ڈاکٹرز تک رسائی مانگی ہے۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ ہم ماہر آنکھوں کے ڈاکٹرز تک رسائی دینے کیلئے تیار ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت اچھے موڈ میں ہے،عمران خان کو ان کے بچوں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کی سہولت بھی ملنی چاہیے، وہ اس وقت اسٹیٹ کسٹڈی میں ہیں، ان سمیت تمام قیدیوں کو یکساں طبی سہولیات ملنی چاہئیں، یہ نہیں کہیں گےکہ عمران خان کو دیگر قیدیوں کے مقابلے میں نمایاں سہولیات دی جائیں، سب کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فرینڈ آف دی کورٹ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس ایک جیسی ہیں۔ عدالت نے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معائنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دی جائے گی، دونوں اقدامات 16 فروری سے پہلے کیے جائیں گے، صحت کا مسئلہ سب سے اہم ہے،صحت کے معاملے پر مداخلت کی ضرورت ہے، صحت کے معاملے پر حکومت کا موقف جاننا چاہتے ہیں۔ اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اگر قیدی مطمئن نہیں تو ریاست اقدامات کرے گی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بچوں سے ٹیلی فون کالز کا ایشو بھی اہم ہے، ہم حکومت پر اعتماد کررہے ہیں، اوریجنل کیس میں سماعت کا آرڈر ریزرو کر رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو ان کے بچوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فونک رابطوں کی سہولت دینے کا بھی حکم دیا۔
پاک فضائیہ کی جانب
پاک فضائیہ کی جانب سے ساؤتھ زون میں فضائی مشق گولڈن ایگل کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سدرن ائیرکمانڈ کے دائرہ اختیار میں فضائی مشق گولڈن ایگل کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گيا ، مشق میں پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو منظم انداز میں بروئےکار لایاگیا اور جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ذریعے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت بڑھانا ہے، مشق کے حربی مرحلے میں فرسٹ شوٹ، فرسٹ کل صلاحیت رکھنے والے لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا گيا۔طیارے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بی وی آر رینج ائیر ٹو ائیر میزائلوں سے لیس تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طیارے توسیع شدہ رینج کے ائیرٹوگراؤنڈ اسٹینڈ آف ہتھیاروں اور انتہائی درست نشانہ سازی کی صلاحیتوں سے لیس تھے۔ کارروائیوں کو ائیر ٹو ائیر ریفیولرز اور ائیر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹمز جیسے فورس ملٹی پلائرز کی معاونت حاصل رہی، ان سسٹمز کے ذریعے دشمن کے مراکز کو نہایت درستی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی مشق کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز سے جنگی حالات میں پاک فضائیہ کی تیز رفتار آپریشنز کی صلاحیت کی توثیق ہوئی، مشق نے پاک فضائیہ کومتحدکمانڈ اینڈ کنٹرول کے تحت جدید فضائی جنگی تصورات کی توثیق کا موقع فراہم کیا، مشق گولڈن ایگل کی کامیاب تکمیل پاک فضائیہ کی ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنے کا واضح ثبوت ہے۔
ہماری پارٹی میں عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر نےکہا ہے کہ ہماری پارٹی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بعد ہر کوئی کہتا ہے وہ لیڈر ہے، بانی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں، جو وہ کہیں گے فائنل ہوگا۔ اڈیالہ جیل روڈ پر میڈیا سےگفتگو میں رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے، ناراضی، جھگڑے اور شکوے یہ سب چلتا رہےگا۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میں نے جمعرات اور جمعہ کو شکوہ کیا کہ بات کرنی ہے، میں نےکہا مطمئن نہیں ہوں تقریروں میں وجوہات نہیں بتائی جاتیں، محمود خان اچکزئی پر تحفظات نہیں، ان پر تحفظات رکھنے والا میں کون ہوتا ہوں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کو ابھی ایڈجسٹ ہونے میں ٹائم لگےگا، ہماری پارٹی کا اپنا کلچر ہے، ہماری پارٹی میں بانی پی ٹی آئی کے بعد ہرکوئی کہتا ہے وہ لیڈر ہے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں، جو وہ کہیں گے فائنل ہو گا، جب ہر بندے کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے تو پھر اختلاف ہوتا ہے، دوسری پارٹیوں میں آمریت ہے وہاں اختلاف کم ہوتا ہے، وہاں سب کو پتہ ہوتا ہے مریم نواز نے وزیر اعلیٰ اور شہباز شریف نے وزیر اعظم بننا ہے، مریم نواز کا بیٹا کل آئےگا تو وزیراعلی بنےگا۔ اس سے پہلے جنید اکبر نے اپنی آڈیو ٹیپ سامنے آنے پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہيں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا ، برداشت ختم ہوگئی ہے ، چیف وہپ کون ہوتا ہے فیصلہ کرنے والا کہ روزانہ کون بولے گا ، وہ اسپیکر کو خط لکھیں گے کہ انہیں تحریک انصاف سے الگ نشست دی جائے ، آج کے بعد وہ پارلیمانی کمیٹی کاحصہ نہیں ہیں ۔
عوام سے 11 روپے میں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نیٹ بلنگ سے متعلق اعلان کو بم قرار دیدیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ نیپرا عوام سے بجلی 11 روپے فی یونٹ میں خریدے گی لیکن حکومت عوام کو 40 روپے فی یونٹ میں فروخت کردے گی ، یہ کہاں کا انصاف ہے ؟ انہوں نے کہا عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ سولر لگائیں آپ کو فائدہ دیں گے ، لوگوں نے قرض لے کر سولر پینل لگائے۔ لاکھوں روپے کے پینلز پر سرمایہ کاری کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ ہم ہرگز عوام کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے، حکومت جواب دے گی ہم کچھ نہیں کررہے اور نیپرا آزاد ادارہ ہے جس نے یہ سب کیا ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ نیپرا آزاد نہیں ہے، نیپرا وہی پالیسی بناتی ہے جس کی حکومت ہدایت دیتی ہے، آئی پی پیز بے شک بجلی پیدا نہ بھی کرے تو انہیں پیسے دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام پر بم ہے، نیپرا کے چیئرمین کو سینیٹ میں بلائیں، اگر نیپرا نے کوئی فیصلہ کیا اور حکومت کہے ہم بے بس ہیں تو حکومت قانون سازی کر لے۔
سینیٹ: بچوں کی فحش ویڈیوز
اسلام آباد: سینیٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ان ممالک کے ساتھ mutual legal assistance treaty کرے جن کی سوشل میڈیا اپلی کیشن پاکستان میں استعمال ہوتی ہیں۔ سینیٹ میں کرمنل قوانین میں ترمیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کا شکار لڑکا یا لڑکی کا میڈیکل نہ دینے پر ایک سال تک سزا اور جرمانہ ہوگا۔ ریپ متاثرہ کو فوری ابتدائی طبی امداد نہ دینے پر نجی یا سرکاری اسپتال پر بھی سزا ہوگی اور نجی اسپتال ریپ متاثرہ کو 24 گھنٹے کے اندر اندر سرکاری اسپتال بھیجنے کا پابند ہوگا۔ سینیٹ میں انسداد الیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل بھی منظور کیاگیا جس میں بچوں کی فحش ویڈیوز پر سزا 7 سال سے بڑھا کر 10 سال کرنے اور جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سینیٹ نے ثمینہ زہری کا فیملی کورٹ ترمیمی بل اور شیری رحمان کا اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا بل بھی منظور کرلیا۔
ٹرانسپیرنسی کی کرپشن
اسلام آباد : ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن پرسیپشنز انڈیکس (سی پی آئی) 2025 میں پاکستان کی کارکردگی ملے جلے بیرونی تجزیوں کی عکاسی کرتی ہے، جہاں صرف ایک بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کی درجہ بندی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر، دو نے بدتر قرار دی جبکہ باقی پانچ اداروں نے کسی تبدیلی کا اندراج نہیں کیا۔ سی پی آئی 2025 میں پاکستان نے 100 میں سے 28اسکور حاصل کیا اور 182 ممالک میں سے 136ویں نمبر پر رہا، جبکہ 2024 میں پاکستان 180 ممالک میں سے 135ویں نمبر پر تھا۔ پاکستان کے معاملے میں ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے 8؍ آزاد ڈیٹا ذرائع استعمال کیے، جن میں ہر ایک عوامی شعبے میں بدعنوانی کے مختلف پہلوؤں کو ناپنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ واحد ادارہ جس نے 2024 کے مقابلے میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر قرار دی، وہ ویرائٹیز آف ڈیموکریسی پروجیکٹ ہے۔ اس ادارے نے پاکستان کا اسکور 14 (2024) سے بڑھا کر 19 (2025) کر دیا۔ اس انڈیکس میں عوامی شعبے، ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اندازوں کو مجموعی طور پر شامل کیا جاتا ہے۔ زیادہ اسکور ریاستی اداروں میں بدعنوانی کے تاثر میں نسبتاً بہتری کی نشاندہی کرتا ہے، خصوصاً سیاسی اور ادارہ جاتی سطح پر۔ تاہم، قانون کی عمل داری اور نفاذ سے متعلق اشاریوں سے اس بہتری کی تائید نہیں ہوتی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان کا مجموعی سی پی آئی اسکور محدود رہا۔ دو اداروں نے 2025 میں پاکستان کا اسکور کم کر دیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ایگزیکٹو اوپینین سروے کے تحت پاکستان کا اسکور 33 سے کم ہو کر 32 ہو گیا۔ یہ سروے کاروباری شخصیات کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے، جو درآمدات و برآمدات، سرکاری ٹھیکوں اور لائسنسز، ٹیکس ادائیگیوں، عدالتی فیصلوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال میں رشوت کے امور سے متعلق ہوتے ہیں۔ اس کمی سے کاروباری طبقے میں غیر رسمی ادائیگیوں اور عوامی وسائل کے غلط استعمال کے بارے میں بگڑتے تاثرات کا اظہار ہوتا ہے۔ ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کے رول آف لاء انڈیکس میں بھی 2025 کیلئے پاکستان کے اسکور میں کمی دیکھی گئی، اسکور 26 سے کم ہو کر 25 رہ گیا۔ یہ انڈیکس کے ذریعے یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایگزیکٹو، عدلیہ، مقننہ، پولیس اور فوج کے اہلکار کس حد تک عوامی عہدے کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ کم اسکور اس بات کی علامت ہے کہ احتساب اور قانون کے نفاذ میں کمزوریاں برقرار ہیں، بالخصوص یہ تاثر کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر مسلسل اور موثر سزا نہیں دی جاتی۔ پانچ ڈیٹا ذرائع نے سال بہ سال کوئی تبدیلی رپورٹ نہیں کی، جو ادارہ جاتی جمود کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان میں درج شامل ہیں: (1) برٹلس مین فاؤنڈیشن ٹرانسفارمیشن انڈیکس، جو بدعنوان اہلکاروں کیخلاف مقدمات چلانے یا بدعنوانی پر قابو پانے کی حکومتی صلاحیت میں کوئی بہتری ظاہر نہیں کرتا۔ (2) اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ، جو عوامی مالیاتی کنٹرول، سول سروس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عدالتی خودمختاری میں مستقل کمزوریوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ (3) گلوبل انسائٹس کنٹری رسک ریٹنگز، جو کاروباری اداروں کو درپیش رشوت اور بدعنوانی کے خطرات میں کوئی تبدیلی ظاہر نہیں کرتا۔ (4) پی آر ایس انٹرنیشنل کنٹری رسک گائیڈ، جو سیاسی سرپرستی، اقربا پروری اور سیاست و کاروبار کے درمیان غیر شفاف تعلقات پر مسلسل تحفظات ظاہر کرتا ہے۔ (5) ورلڈ بینک سی پی آئی اے، جو ایگزیکٹو احتساب، شفافیت اور ریاستی گرفت سے مزاحمت میں کسی پیش رفت کی نشاندہی نہیں کرتا۔ 2024 میں سی پی آئی کی درجہ بندی 180 ممالک کے درمیان کی گئی تھی، جبکہ 2025 میں ممالک کی تعداد بڑھ کر 182 ہوگئی۔
کینیڈا کے اسکول میں
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں مبینہ خاتون حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ برٹش کولمبیا میں ٹمبلر رج (Tumbler Ridge) کے ایک ہائی اسکول میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں مبینہ حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا گیا ہے کہ اسکول سے 6 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ واقعے میں ایک زخمی شخص اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مزید 2 افراد ایک گھر میں مردہ پائے گئے جن کے بارے میں خیال ہے کہ ان کا تعلق بھی فائرنگ کے واقعے سے ہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں شدید زخمی ہونے والے 2 افراد کو ائیرلفٹ کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمی ہونے والے 27 افراد کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ٹمبلر رج کی حملہ آور ممکنہ طور پر خاتون تھی، مشتبہ حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہے۔
سخت اقدامات اور
کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہےکہ سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات کی بدولت سانحہ گل پلازہ کے حقائق منظر عام پر لائیں گے۔ ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے گل پلازہ انکوائری کمیشن کی تشکیل پر کہا کہ جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا، کمیشن گل پلازہ کی تعمیراتی منظوری اور لیز کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کرے گا، بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی اور ایمرجنسی انخلا میں رکاوٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آگ بجھانے کے انتظامات اور فائر سیفٹی آڈٹ کی کوتاہیوں کا تعین کیا جائے جب کہ کمیشن آگ لگنے کی وجوہات، حالات اور ریسکیو آپریشن کی رفتار کا معائنہ بھی کرے گا۔ ضیاء لنجار نے کہا کہ غفلت کے مرتکب افسران اوربلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمہ داری فکس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر داخلہ نے کمشنر کراچی کو انکوائری کمیشن کے لیے تمام سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ متاثرین گل پلازہ کی داد رسی میں تاخیر نہیں کرےگی، سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات کی بدولت حقائق منظر عام پر لائیں گے۔ واضح رہے کہ17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں ہولناک آگ لگی تھی جس کی وجہ سے 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔
اگر کوئی سوچتا ہے
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کے پی کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، ہر کسی نے پختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا لیکن اب صوبے کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دوں گا۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، یہاں تعلیم، صحت یا اسپورٹس، ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے، یہاں مواقع کے مسائل ہیں۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کو ہمیشہ تجربہ گاہ بنایا گیا، ہر ایک نے اپنا تجربہ کیا جس کے باعث بے امنی پیدا ہوئی، میں صوبے کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دوں گا، اگر کوئی سوچتا ہےکہ ڈرا دھمکا کر اپنے بند کمروں کے فیصلے منوا لیں گے تویہ ان کی بھول ہے، آواز اٹھانا جنازے اٹھانے سے بہتر ہے، ان ناکام پالیسیوں کا مزید حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیے کسی کے در پر نہیں جاؤں گا، لیکن اپنے صوبے کے مفاد کیلئے ہر کسی کے ساتھ بیٹھوں گا، چاہے کوئی مجھے کتنا ہی ناپسند ہو۔ وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا ہمارا پہلا مسئلہ امن و امان کا ہے، یہاں امن ہوگا تو ترقی آئے گی، پاکستان میں یہ مسئلہ ہےکہ ہرادارہ دوسرے ادارے کے معاملات میں دخل اندازی کرتا ہے، اسی وجہ سے معاشی استحکام نہیں آرہا ہے، ہمارے صنعت کار پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں، ہمارے بہترین دماغ ملک سےباہرجائیں گے تو یہاں صرف پٹواری رہ جائیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا گیا، ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، بعض مائنڈ سیٹ کے لوگ نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا کے لوگ ترقی کریں، وفاق نےکے پی کے 4000 ارب سے زیادہ روپے روک رکھے ہیں، یہ پیسا میں آپ کی مدد سے وفاق سے لوں گا۔ ان کا کہنا تھا جامعات میں بے روزگاروں کی کھیپ تیار کی جا رہی ہیں، لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے نوجوان روزگار کے بغیر نہ ہوں، ہم سب نے مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے۔
توشہ خانہ کیس:
سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بیرک تک رسائی کی اجازت دیدی۔ عمران خان کے خلاف دائر توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ 24 اگست 2023 کے حکمنامے کی روشنی میں تحریری جواب چیمبر میں جمع کرا دیا تھا، بانی پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل میں تھے،جب آرڈر دیا گیا تھا، ہم نے چیمبر میں تحریری رپورٹ 28 اگست 2023 کو جمع کرا دی تھی۔ منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ رپورٹ کے ساتھ 5 تا 18 اگست کی میڈیکل رپورٹ بھی شامل تھی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 24 اگست 2023 کے حکمنامے کے بعد کوئی آرڈر ریکارڈ پر نہیں جس پر سپریم کورٹ نے اظہار اطمینان کیا ہو، ہم سلمان صفدر کو فرینڈ آف کورٹ مقرر کر رہے ہیں، ہمیں سلمان صفدر پر مکمل اعتماد ہے۔ عدالت نے کہا کہ 24 اگست 2023 کے حکمنامے کے تحت جو رپورٹ تھی اس وقت بانی پی ٹی آئی اٹک جیل میں تھے، یہ مناسب ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی لِونگ کنڈیشن پر رپورٹ منگوائی جائے، سلمان صفدر بطور فرینڈ آف دی کورٹ اڈیالہ جیل جائیں، سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی کی بیرک تک رسائی دی جائے تاکہ وہ تحریری جواب دیں، سلمان صفدر کل تک تحریری رپورٹ جمع کرائیں۔ سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو ہدایت کی ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں حالت زار اور انہیں دستیاب سہولیات سے متعلق تحریری رپورٹ دیں۔ سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت 12 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی۔
پاکستان سمیت 8 مسلم
پاکستان سمیت8 مسلم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو خطرناک اقدامات روکنے کا مطالبہ کردیا۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی خودمختاری مسلط کرنے، یہودی بستیوں کے پھیلاؤ اور نئی قانونی و انتظام قائم کرنے کے اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔ وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ توسیع پسندانہ اسرائیلی پالیسیاں خطے میں تشدد اور عدم استحکام کو بڑھا رہی ہیں۔ وزرائے خارجہ نے اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ مشترکا بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے اور اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں خطرناک اقدامات روکنے پر مجبور کرے۔ مشترکہ بیان میں زور دیا گیا کہ دو ریاستی حل، عرب امن منصوبے اور 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانا ہی خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔
سولر صارفین کیلئے
سولر صارفین کے لیے بُری خبر سامنے آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کر دیے۔ نئے ریگولیشنز 2026 کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نئے ریگولیشنز کے مطابق پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی بیچیں گے مگر نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی گئی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔ اب نئے صارف کو اس کی فی یونٹ قیمت 3 گنا سے بھی کم یعنی 8 روپے 13 پیسے ملے گی ۔ نئے اور پرانے صارفین کے لیے نیٹ بلنگ کا بھی نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ، صارف کا یونٹ اب سرکاری یونٹ کے برابر نہیں ہو گا، اب نیشنل گرڈ سے لی گئی ساری بجلی کی فی یونٹ قیمت حکومتی ٹیرف اور سلیبس کے حساب سے ہو گی۔ نئے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے لائسنس کی مدت 7 سال سے کم کر کے5 سال کر دی گئی ہے ۔ پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے مطابق ملک میں اس وقت 7 ہزار میگاواٹ کی صلاحیت کے نیٹ میٹرنگ سولر سسٹم لگ چکے ہیں جبکہ 13 ہزار سے 14 ہزار میگاواٹ صلاحیت کے ایسے صارفین کا تخمینہ ہے جو آف گرڈ بجلی بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق نئے ریگولیشنز کے بعد آف گرڈ سولر لگانے کا رجحان بڑھ سکتا ہے۔ ملک میں سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کی کل تعداد 4 لاکھ 66 ہزار ہے۔ پاور ڈویژن کی پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کا 82 فیصد بڑے شہروں میں ہے۔ لاہور میں 24 فیصد، ملتان میں 11 فیصد، راولپنڈی میں 9 فیصد کراچی 7 فیصد اور فیصل آباد میں 6 فیصد سولر صارفین ہیں۔
500 سے 5000 سیاستدانوں
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 سال کے کم سے کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 سیاستدانوں کو گولی مار دیں تو پاکستان کے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سال کے کم سے کم 500 اور زیادہ سے زیادہ 5000 سیاستدانوں کو سڑک پر گولی ماردیں یا چوک پر پھانسی لگا دیں تو پاکستان کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا 28 ویں ترمیم ضرور آئے گی، جس میں این ایف سی سمیت دوسرے معاملات باہمی رضا مندی سے حل ہو جائیں گے۔
امریکی صدر نے مغربی
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضےکی مخالفت کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ مغربی کنارے میں استحکام سے اسرائیل محفوظ رہےگا۔ وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں استحکام خطے میں قیام امن کے امریکی ہدف کے مطابق ہے۔ دوسری جانب برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلےکی مذمت کرتے ہیں، فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہوگی، اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے۔ ادھر پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو خطرناک اقدامات روکنے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔
سکیورٹی ٹیم کے سابق
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے ایک پوڈکاسٹ میں نیتن یاہو خاندان سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے اسرائیلی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ ایمی درور کے مطابق وزیرِ اعظم کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے ایک موقع پر اپنے والد پر جسمانی حملہ کیا، جس کے بعد صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی کہ سکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔ سابق سکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ اسی واقعے کے بعد یائر نیتن یاہو کو امریکا کے شہر میامی منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے ایمی درور نے بنیامین نیتن یاہو کی ذاتی اخلاقیات پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ وزیرِ اعظم اکثر ریستورانوں میں کھانے کے بعد بل ادا نہیں کرتے تھے بلکہ اخراجات اپنے عملے یا محافظوں پر ڈال دیتے تھے۔ ایمی درور نے مزید الزام عائد کیا کہ بنیامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو چوری کے رجحان میں مبتلا ہیں اور انہوں نے خود ہوٹلوں سے تولیے اور ریاست کی ملکیت میں آنے والے تحائف غائب ہوتے دیکھے۔ سابق سکیورٹی سربراہ کے مطابق حالیہ برسوں میں سارہ نیتن یاہو گھر میں طاقت کا اصل مرکز بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سارہ نیتن یاہو نے ہی اپنے شوہر کو عدالتی تصفیے سے روک رکھا تاکہ وہ اقتدار میں رہیں، کیونکہ وہ اپنے بیٹے یائر کو مستقبل میں اپنے والد کا جانشین دیکھنا چاہتی ہیں۔ ایمی درور کا مزید کہنا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو اکثر اپنی اہلیہ اور بیٹے کے غصے سے بچنے کے لیے خود کو کمرے میں بند کر لیتے تھے۔ پوڈکاسٹ کے اختتام پر ایمی درور نے خواہش ظاہر کی کہ بنیامین نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور جیل بھیجا جائے، ان کے مطابق وزیرِ اعظم نے سیاسی مفادات کے لیے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے ناکام بنائے اور تحائف وصول کر کے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔
فتنۃ الہندوستان کا بیانیہ
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فتنۃ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ظفر اقبال ریڈیو پاکستان میں نائب قاصد کے طور پر تعینات تھا، اندرونی انکوائری کے بعد ملزم کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے فیس بک پر کالعدم بی ایل اےکی کی حمایت میں 13 اشتعال انگیز پوسٹس لگائیں، ملزم نے این آئی آر سی سے اسٹے آرڈر لے رکھا تھا، ملزم کے خلاف کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت کی گئی۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے مطابق عدالت نے ملزم کا تین روزکا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ حکام کےک مطابق ملزم پہلے ریڈیو پاکستان کوئٹہ میں نائب قاصد تھا، ملزم کے دہشتگردوں سے روابط کے شبے پر انکوائری ہوئی، ملزم پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ہے۔ عدالت نے ملزم کے ڈیجیٹل ڈیوائسز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تجزیے کے لیے لینے کی اجازت دے دی ہے۔
لاہور ٹریفک پولیس
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے لیے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے اور پہلے مرحلے میں صرف لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں بھی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل ہو گا جب کہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔
کراچی: اسپیشل بچوں
کراچی: اسپیشل بچوں کے لیے چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم کردی گئی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق اسپیشل بچوں کے لیے زو افسران کو فوری احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسپیشل بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور معاشرے کو ذمہ داری لینی چاہیے، سندھ حکومت اسپیشل بچوں کے لیے روزگار، ہنر اور آگاہی منصوبے چلا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل بچوں کے لیے جدید تعلیم، معاون آلات اور موزوں نصاب ترجیح ہے
گداگری کا پیشہ
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے گداگری اب ایک منظم پیشہ بن چکا ہے اور گداگری کا کاروبار ملک میں سب سے زیادہ "روزگار" میسر کر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا بھیک منگوانے کے لیے اب باقاعدہ ٹھیکیدار موجود ہیں، ٹھیکیدار بچوں، عورتوں اور جعلی معزوروں کو بھرتی کرکےکروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہی ٹھیکیدار مافیا انہی بھیک منگوں کو ہزاروں کی تعداد میں خلیجی ممالک بھیج رہا ہے، ان خلیجی ملکوں نے زچ ہو کر ہمارے ویز ے بند کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنےکام میں ائیرپورٹس پر مختلف محکموں کا عملہ حصہ دارہے اور مال بنا رہا ہے، سیالکوٹ میں یہ لوگ زیادہ تر جنوبی پنجاب سےآکر ہوٹلوں میں رہ کر دھندہ کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کی حالیہ کارروائیوں سے اس گھناونےکاروبار میں کمی آئی ہے، لیکن کارروائیوں کے باوجود اب بھی بھکاریوں کی موجودگی نظر آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا سیالکوٹ میں بظاہر اچھے کھاتے پیتے لوگ ان بھکاریوں کے ٹھیکیدار ہیں، جب گداگروں پہ کریک ڈاؤن ہوتا ہے تو یہ ٹھیکیدار سفارشی بن کر آجاتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ گھناؤنا کاروبار ملک بھر میں سب سے زیادہ "روزگار" میسر کر رہا ہے، یہ کاروبار کسی شہر میں انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتا، اس کاروبار کے ساتھ اور بہت سے نہایت گھناؤنے دھندے منسلک ہیں۔
بہاولنگر: 3 سالہ بچہ
بہاول نگر میں 3 سال کا بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گرکرجاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بہاول نگر میں اڈا سونڈھا روڈ پر 3 سال کا بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے بچے کی لاش کو گڑھے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ یاد رے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے قریب بھی گٹر میں گر کر ماں اور بیٹا جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے سختی سے ایکشن لیتے ہوئے کہا تھا کہ گٹر کا ڈھنکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے پر سزا ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کے احکامات کے بعد بھی یہ سلسلہ نہ رکا اور قصور میں بھی ایک شادی ہال کے مین ہول میں گر کر 3 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
بڑے طبقے کو بجلی کی
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 90لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 10لاکھ ہوگئی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ امیر لوگ سولر سسٹم لگا کر 200یونٹ سے کم کی فہرست میں آجاتے ہیں، اتنے بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں 70 فیصد ڈسکاؤنٹ دینا ریاست کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کو حالیہ ریلیف میں وزیر اعظم نے کراس سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ اویس لغاری نے یہ بھی کہاکہ ہمارا صنعتی بجلی کا نرخ خطے کے دیگر ممالک کے قریب آگیا ہے، بنگلادیش میں 6 سے7 سینٹ بجلی یونٹ کی بات غلط ہے۔
حیدرآباد: ڈی ایس پی
حیدرآباد میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیاقت جسکانی کو گاڑی چلاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کی کار بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لیاقت جسکانی اپنی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہےتھے، ڈی ایس پی کی گاڑی کو لطیف آباد12 نمبرپکوڑا اسٹاپ کےقریب حادثہ پیش آیا۔
عمران خان کے بیٹوں
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اسیر بانی عمران خان کے دو صاحبزادے قاسم خان اور سلیمان خان لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزا حاصل نہ کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی درخواستوں میں کچھ تکنیکی خامیوں کی وجہ سے ویزا جاری نہیں کیا گیا، دونوں نے گزشتہ ماہ ویزا کے لیے درخواست دی تھی۔ لندن سے سفارتی ذرائع نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ ویزا درخواستیں ابھی تک اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ کے متعلقہ سیکشن میں زیر التوا ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ درخواست گزاروں نے مطلوبہ معلومات کی فراہمی میں دلچسپی نہیں لی، حالانکہ ان سے درخواستوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے کہا گیا تھا، جس پر انہوں نے عمل درآمد نہیں کیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز (قاسم اور سلیمان) نے اپنی جائے پیدائش لندن ظاہر کی ہے، جبکہ درخواستوں میں پاکستان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مقررہ فارمز میں اپنی سفری تاریخ بھی درست طور پر فراہم نہیں کی۔
سپریم کورٹ: پی ٹی آئی وکلا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل رہنما لطیف کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کی استدعا کی تاہم اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ابھی درخواست کےقابل سماعت ہونےکے اعتراض کی رکاؤٹ کو عبور کرنا ہوگا، ذہن میں رکھیں آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔
عمران خان کی ذاتی
انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست مسترد کر دی۔ ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی عمران خان کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا عمران خان انڈر ٹرائل قیدی نہیں ہیں، 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں، بانی پی ٹی آئی جی ایچ کیو کیس میں انڈر ٹرائل ملزم ہیں قیدی نہیں ہیں۔ سرکاری وکیل ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل کورٹ کے پاس اختیار نہیں ضمانت پر کسی ملزم کی کسٹڈی کو ریگولیٹ کرے، یہ کوئی آئینی عدالت نہیں، کرمنل کورٹ ہے، کسی بھی قیدی کے علاج معالجے کیلئے حکومت ڈاکٹرز کا تعین کرتی ہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا پاکستان پریزن رولز میں پرائیویٹ ڈاکٹرز سے علاج کرانے کا کوئی ذکر نہیں ہے، کسی بھی قیدی کیلئے ذاتی معالج کا پریزن رولز میں کوئی رول نہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی تک ذاتی معالجین کی رسائی کی درخواست خارج کر دی۔
اسلام آبادخود کش حملے
اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد کے افغانی ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکُش دھماکےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر مختلف گرفتاریاں کی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیےگئے اور ان آپریشنز میں خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد خودکُش حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری تھا جس کا تعلق کالعدم داعش سے تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے میں 33 افراد شہید ہوئے تھے اور 150 سے زائد زخمی ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکو بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے جس کے تحت خضدار، چاغی، واشک، سوراب، نوشکی، مستونگ میں کل ہلکی بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں بھی ہلکی بارش جبکہ گوادر،کیچ، پنجگور، خضدار، قلات اور خاران میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت میں پہاڑوں پرکل رات ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد خودکش دھماکے
اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ پر خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پمز میں زیرعلاج دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے 33 شہدا کی میتیں لواحقین کےحوالےکردی گئیں، پمز اسپتال میں دھماکے کے 149 کیسز لائے گئے تھے جن میں 121 افراد زخمی اور 28 لاشیں شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رات بھر طبی امداد کے بعد پمز میں زخمیوں کی تعداد 64 رہ گئی ہے، پمز میں 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک اور 9 آئی سی یو میں زیرِعلاج ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کا علاج سرجیکل وارڈ 1 اور سرجیکل وارڈ 4 میں جاری ہے جبکہ پولی کلینک اسپتال میں 13 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکا ہوا تھا۔
ایران نے مذاکرات میں
ایران نے عمان میں ہونے والے مذاکرات کے دوران یورینیم افزودگی روکنےکا امریکی مطالبہ مستردکردیا۔ ایران امریکا مذاکرت سے منسلک علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ ایران افزودگی کی سطح اور خالصیت یا کسی علاقائی کنسورشیم پربات چیت کےلیےتیار ہے۔ سفارتکار کے مطابق تہران کاخیال ہے امریکی مذاکرات کار ایران کےافزودگی سےمتعلق مؤقف کو سمجھتے نظر آئے، امریکی مذاکرات کاروں نے تہران کے مطالبات پر لچک کا مظاہرہ کیا۔ علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ مسقط میں جاری مذاکرات میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پرکوئی بات نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مسقط میں گزشتہ روز ہونے والا مذاکرات کا دور مکمل ہوگیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مذاکرات کے اختتام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق‘ کیا گیا ہے۔
کراچی: لانڈھی کی فیکٹری
کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ پر 11 گھنٹے بعد قابو پالیاگیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ پلاسٹک، پرانے کپڑے اور جوتوں کی فیکٹریوں لگی تھی۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ ایک سے دوسری فیکڑی میں پھیلی جبکہ تیسری فیکڑی کو بچا لیا گیا۔ تیسرے درجے کی آگ جمعے کی رات پونے 9 بجے کے قریب لگی۔کے ایم سی، نیوی اور ریسکیو 1122 کے 20 سے زائد فائر ٹینڈر اور 3 اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ کمشنر کراچی کا کہناہے کہ واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور ہونے کی تصدیق کردی۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ جمعہ کوہوئے مذاکرات کے نتائج اچھے آئے ہیں۔ ایران امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ایران کے ساتھ اگلا ہفتے پھر مذاکرات ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ڈیڑھ سال پہلے کے مقابلے میں اس بار عمل کے لیے کہیں زیادہ تیار ہے۔ ایک موقع پر صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران کےساتھ جوہری ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات عُمان کے دارالحکومت مسقط میں جمعے کو ہوئے تھے۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس سے پہلے دونوں ممالک کے اہلکار اپنے دارالحکومتوں میں مشاورت کریں گے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے واشنگٹن چاہتا ہے ایران یورینئیم افزودگی مکمل طور پر روکے اور بیلسٹک میزائلوں کی پیداوار کو محدود کرے۔
اسلام آباد خودکش دھماکے
اسلام آباد میں امام بارگاہ خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران اس کے دو بھائی اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش بمبارکا شناختی کارڈ بھی ملا، شناختی کارڈ کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ عباس کالونی، شیروجنگی چارسدہ روڈ پشاور درج ہے جبکہ موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیان پشاور بتایا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور 5 ماہ افغانستان میں مقیم رہا جہاں اس نے اسلحہ چلانے اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی۔ پولیس نے پشاور اور نوشہرہ میں حملہ آور کے ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جس میں حملہ آور کے رابطوں اور سہولت کاروں کی جانچ کی جارہی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران مزید اہم شواہد ملنے کا امکان ہے جو اسلام آباد میں اس دہشت گردی کے واقعے کے پس منظر کو واضح کریں گے۔
کن شرائط پر بشریٰ بی بی
اسلام آباد: تقریباً تین ماہ کے وقفے یعنی 4 نومبر 2025ء کے بعد پہلی مرتبہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اپنے قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت دی گئی، جن میں ان کی بیٹی اور بھابھیاں شامل تھیں۔ چند روز قبل ہونے والی اس ملاقات کی اجازت اس واضح شرط کے ساتھ دی گئی تھی کہ اسے کسی بھی طرح کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات بیرسٹر محمد علی سیف کی کوششوں سے ممکن بنائی گئی، جن کے بارے میں اس سے قبل بھی رپورٹس آتی رہی ہیں کہ وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کیلئے انسانی ہمدردی اور قانونی سہولت کاری کے حوالے سے بیک چینل کوششوں میں شامل رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ سہولت کاری بشریٰ بی بی کی جانب سے دیے گئے ان ابتدائی اشاروں کے بعد عمل میں آئی جن میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی بھی ممکنہ ذریعے سے معاملات میں نرمی آ سکتی ہو تو اسے آزمایا جانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق، عمران خان نے بھی بیرسٹر محمد علی سیف کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی روابط کو استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور عسکری قیادت کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کی حالیہ اجازت سختی کے ساتھ اس شرط پر دی گئی تھی کہ ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوگی۔ رشتہ داروں کو واضح طور پر کہہ دیا گیا تھا کہ وہ کوئی سیاسی پیغام پہنچائیں گے اور نہ وصول کریں گے، اور ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اس شرط کو مکمل طور پر پورا کیا گیا۔ اگرچہ ملاقات میں کسی سیاسی معاملے پر گفتگو نہیں ہوئی، تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بشریٰ بی بی نے ذاتی نوعیت کی شکایت کا اظہار کیا اور افسوس ظاہر کیا کہ ان کی اور عمران خان کی مسلسل قید کے باوجود پاکستان تحریکِ انصاف ان کیلئے کوئی مؤثر کوشش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم، ذرائع نے واضح کیا کہ یہ شکایت محض ذاتی احساس تک محدود رہی اور اس سے کوئی سیاسی پیغام یا ہدایت اخذ نہیں کیا گیا۔ باخبر حلقوں میں اس ملاقات کو کسی وسیع تر سیاسی رابطے کے بجائے محدود اور مخصوص انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی سہولت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر طے شدہ شرائط کی اسی طرح پاسداری کی جاتی رہی تو حالات کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں بشریٰ بی بی کی اہل خانہ کے ساتھ اسی نوعیت کی محدود ملاقاتوں کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اس کے برعکس، عمران خان کے معاملے میں فی الحال کسی ایسی نرمی کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔ خاندان کے لوگوں کیساتھ ان کی آخری ملاقات، جس میں ان کی بہن شامل تھیں، پی ٹی آئی قیادت، بالخصوص بیرسٹر گوہر علی خان کی مسلسل کوششوں کے بعد ممکن ہو سکی تھی۔ تاہم یہ ملاقات اس وقت متنازع بن گئی جب عمران خان سے منسوب بعض بیانات بعد ازاں میڈیا تک پہنچائے گئے، جن میں چیف آف آرمی اسٹاف پر براہِ راست تنقید کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق، ان بیانات کو حکام نے ناقابلِ قبول قرار دیا، جس کے نتیجے میں پابندیاں دوبارہ سخت کر دی گئیں اور اس امر پر مزید زور دیا گیا کہ جیل میں اہل خانہ کے ساتھ ملاقاتوں کو کسی صورت سیاسی رابطے یا پیغام رسانی کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ دونوں کیسز میں مختلف نوعیت کے رویے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکام جیل ملاقاتوں سے سامنے آنے والے پیغامات کے حوالے سے کس قدر حساس ہیں اور اس بات پر مصر ہیں کہ ایسی کسی بھی سہولت کے ساتھ منسلک شرائط پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
سی ای او کے الیکٹرک
کراچی: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا جبکہ کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ بورڈ نے منظور کر لیا اور اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور نئے سی ای او کا انتخاب 10 فروری کو ہو گا۔ دوسری جانب کے الیکٹرک مستعفی سی ای او مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ کمپنی آگے بڑھتی رہے۔ مونس علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کےالیکٹرک کو نئے نظریے اور سوچ کی ضرورت ہے، نئے سی ای او کی تقرری کے بارے فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کریں گے، یہ مرحلہ جلد مکمل ہو گا اور نئے سی ای او کی تقرری احسن طریقے سے ہو جائےگی۔ مستعفی سی ای او کا کہنا ہے کہ نئے سی ای او کی آن بورڈنگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد کےالیکٹرک کو خیر آباد کہوں گا، کےالیکٹرک کی اصل روح اس کے ملازمین میں ہیں اور یہ بدستور برقرار ہے، کےالیکٹرک کی بنیاد بہت مضبوط ہے، اس کو مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔
عمران خان کی میڈیکل
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل جماعت علی شاہ اے ٹی سی میں پیش ہوئے اور اڈیالا جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ جماعت علی شاہ نے عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان پرزن رولز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے۔ عدالت میں پیش رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل رولز کے مطابق میڈیکل کی تمام سہولت دی جا رہی ہیں۔ دو روز قبل عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا تھا، عدالت نے آج اڈیالہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ طلب کی تھی۔
پختونخوا میں فتنہ الخوارج
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 24 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 4 اور 5 فروری کو خیبرپختونخوا میں 2 الگ جھڑپیں ہوئیں جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 خوارج مارے گئے۔ ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ایک اور آپریشن کیا، ضلع خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں، کلیئرنس آپریشنز کا مقصد باقی دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انسداد دہشت گردی مہم وژن عزمِ استحکام کے تحت جاری ہے، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف فورسز کا فیصلہ کن کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسلام آباد: امام بارگاہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ترلائی میں جمعہ کی نماز کے دوران امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں ہوا، خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو اڑا لیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق دھماکے میں 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور پمز اسپتال میں اب تک 11 لاشیں اور 60 زخمی لائے جا چکے ہیں۔ پمز اسپتال میں زخمیوں کو رکھنے کی گنجائش ختم ہونے کے باعث زخمیوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
لاہور: بسنت کے موقع پر
لاہور میں بسنت کے موقع پر مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق باغبانپورہ میں سکھ نہر کےقریب 25 سالہ علی رشید کٹی پتنگ اتارنے کےلیے بجلی کےکھمبے پر چڑھا، اس دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس فیز 5 میں پتنگ کی ڈورگردن پر پھرنے سے نوجوان رافع زخمی ہوگیا، اسی طرح گلشن راوی میں بھی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 8 سالہ ارسا اور45سالہ شبیر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ لوئر مال کے علاقے میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبد الواحد زخمی ہوا جبکہ گلشن راوی میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتار رہا تھا کہ اس دوران زخمی ہوگیا۔
9 مئی مقدمہ
پشاور: 9 مئی کے مقدمے میں وزیراعلیٰ سہیل آ فریدی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ پنجاب فارنزک لیب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق شواہد سہیل آفریدی سے منسلک ہیں جب کہ نادرا سے حاصل ہونے والی تازہ رپورٹس میں بھی انہی کے حوالے سے شواہد کی نشاندہی کی گئی ہے، عدالت نے 14 فروری کو مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ عدالتی حکم کی صورت میں پولیس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے تفتیش کرے گی۔ اس صورتحال پر سوشل میڈیا پر یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ آیا خیبر پختونخوا پولیس نے سہیل آفریدی کے حوالے سے شواہد پنجاب فارنزک لیب بھجوائے یا یہ عدالتی حکم کے تحت کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جنگ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے یہ مواد خود نہیں بھجوایا بلکہ عدالت نے ایک سیل بند لفافہ، جس میں یو ایس بی موجود تھی، تفتیشی افسر کے حوالے کیا اور اسے فارنزک لیب بھجوانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق نہ تو وکیل کو بتایا گیا کہ یو ایس بی میں کیا مواد موجود ہے اور نہ ہی پولیس کے تفتیشی افسر کو اس کے مندرجات کا علم تھا، وکیل کی جانب سے مواد دکھانے کے لیے احتجاج بھی کیا گیا تاہم معزز جج نے اسے دکھانے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مواد ناانصافی کے طور پر بھجوایا گیا، عدالت نے فارنزک ماہرین کو یہ رائے دینے کا حکم دیا کہ آیا ویڈیو میں موجود شخص سہیل افریدی ہے یا نہیں۔ فارنزک ماہرین نے تصدیق کی کہ ویڈیو میں موجود شخص سہیل آفریدی ہی ہے، تاہم اصل معاملہ یہ ہے کہ آیا سہیل آفریدی کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق ہے یا نہیں تاہم پولیس نے اس حوالے سے ابھی تک سہیل افریدی سے کوئی تفتیش نہیں کی۔ چیف کیپیٹل پولیس پشاور میاں سعید نے جنگ کو بتایا کہ پولیس نے پہلے ہی تفتیش مکمل کرلی تھی اور چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا تھا، عدالت میں جب مخالف وکیل نے کچھ شواہد جمع کرائے تو عدالتی حکم پر یو ایس بی پولیس کے حوالے کی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ اس یو ایس بی کو پنجاب فارنزک لیب اور نادرا بھجوا دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ فارنزک اور نادرا کی رپورٹس عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں اور دونوں رپورٹس مقدمے کا حصہ بنادی گئی ہیں، اب عدالت کے اگلے حکم کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ سی سی پی کے مطابق اگر عدالت کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے تو وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے تفتیش بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب اس معاملے کا فیصلہ ہونا ہے کہ ویڈیو اور تصاویر کا پشاور کے نو مئی کے واقعہ سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔
ایس او پیز پر عمل کریں
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 25 سال بعد بسنت بحال ہونے پرلاہورکے آسمان پرپتنگیں لوٹ آئی ہیں ۔ بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کی بسنت منانے کی ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ہم سب بسنت پر خوشیوں کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں۔ مریم نواز نے کہا کہ تمام حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں اوراس بسنت کو سب کے لیے محفوظ بنائیں۔ وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ پنجاب اورپاکستان میں خوشی اور سکون واپس لانے پر محمد نوازشریف آپ کا شکریہ۔
کوئی کسی کو تنگ نہیں
پنجاب بھر میں عورتیں، بچے ، بزرگ ، سب بسنت انجوائے کررہے ہیں،کئی برسوں کے بعد لاہور میں ایک بار پھر گلی گلی کوچہ کوچہ میں بسنت بہار آ گئی۔ لاہور کی سڑکیں اور گلیاں اس وقت پتنگوں سے سجی ہوئی ہیں، پتنگ اور ڈور مہنگی ہونے کے باوجود شہر بھر میں نایاب ہو چکی ہے۔ طویل عرصے بعد بسنت منانے والی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ کوئی کسی کو تنگ نہیں کررہا، سب اپنی مستی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے یہ خوشیاں تین دن تک برقراررہیں اورکسی کی نظرنہ لگے۔ْ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں آج اور کل بسنت کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں بسنت کے موقع پر مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان میں نوشکی
کوئٹہ: ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہےکہ صوبے میں نوشکی کے علاوہ تمام علاقوں اور شاہراہوں پر حالات قابو میں ہیں۔ شاہد رند نے صوبائی وزرا علیٰ مدد جتک، میر شعیب نوشیروانی،بخت محمد کاکڑ اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات کے ہمراہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں 31جنوری کو دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنایا گیا جب کہ نوشکی میں حالات قابو کرنے میں کچھ وقت لگا۔ انہوں نے کہا کہ حملوں میں 36عام شہری اورسکیورٹی فورسز کے 22جوان شہید ہوئے جب کہ کوئٹہ میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشنز جاری ہیں، اس دوران 100 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ، آر پی جی، اینٹی ائیر کرافٹ گنز برآمد کرلی گئی ہیں، تھانوں پر حملے کرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ شاہد رند نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کردی جائےگی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ نوشکی جیل کی حالت خطرے سے باہر ہے، بلوچستان کے 2 جیلوں پر حملے ہوئے ہیں، جیلوں سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں نوشکی کے علاوہ تمام علاقوں اور شاہراہوں پر حالات قابو میں ہیں، پولیو مہم جاری ہے جب کہ آٹھویں اور میٹرک کے امتحانات بھی معمول کے مطابق ہونگے۔
پاکستان میں پہلا روزہ کب
لاہور: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447ہجری کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رمضان المبارک کا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، کراچی میں 18 فروری تک چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو جائے گی جو اسے نظر آنے کے لیے موزوں بنا دے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ اور چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے جس کی وجہ سے کراچی میں چاند دیکھنے کے امکانات بہتر ہیں۔
وہ اسمارٹ فون جسے لگ
تصور کریں ایسے اسمارٹ فون کا جسے لگ بھگ ایک ہفتے تک چارج کرنے کی ضرورت ہی نہ ہو؟ جی ہاں واقعی ایک جرمن کمپنی پونکیٹ نے ایک ایسا اسمارٹ فون ایم سی 03 تیار کیا ہے جس کی بیٹری لائف دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہے۔ بیشتر اسمارٹ فونز کی بیٹری ایک یا 2 دن تک بمشکل چلتی ہے۔ مگر ایم سی 03 کو 6 سے 7 دن تک بغیر چارج کیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بیشتر اسمارٹ فونز میں متعدد ایپس بیک گراؤنڈ میں متحرک رہتی ہیں اور ڈیٹا یا توانائی چوستی رہتی ہیں۔ مگر ایم سی 03 میں صارفین کی پرائیویسی کو ترجیح دی گئی ہے اور وہ خود ایپس کی جانب سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ فون میں بائی ڈیفالٹ ایپس کو انٹرنیٹ تک رسائی سے دور رکھا گیا ہے تو بیک گراؤنڈ ڈیٹا اکٹھا کرنا ممکن ہی نہیں۔ کمپنی کے مطابق اس فون کی بیٹری کسی بھی اسمارٹ فون کے مقابلے میں زیادہ دنوں تک کام کرتی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ فون کی بیٹری لائف حیران کن ہے اور زیادہ استعمال پر 4 سے 5 دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ عام استعمال میں 6 سے 7 دن تک اسے چلایا جاسکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ فون کے اندر بہت زیادہ بڑی بیٹری نہیں بلکہ دیگر فونز جیسی ہی بیٹری موجود ہے۔ یہ فون اوپن سورس اینڈرائیڈ پراجیکٹ پر مبنی آپریٹنگ سسٹم AphyOS پر کام کرتا ہے اور صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ فون میں 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے موجود ہے جبکہ بیٹری کو آسانی سے نکال کر بدلا جاسکتا ہے۔ فون کے بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں۔ یہ فون جلد یورپ میں 700 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
بھارت جس زبان میں بات کرے
مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی کہ ان کی نسلیں بھی بھول نہ پائیں گی لہٰذا بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں، پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں حاضر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور کشمیری ہر روز نعرہ لگاتے ہیں کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہوگا، کشمیری دنیا کو ہر روز سچائی کا آئینہ دکھا رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو ، میرا فرض ہے آگے بڑھ کر تعاون کروں اور ہمارے تعاون میں کسی قسم کی کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میں تحریک آزادی کے شہید کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اپنے بچوں کو قربان کرسکتے ہیں لیکن اپنی آزادی قربان کرنےکو تیار نہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے مگر بھارت جو فرنٹ کھولے گا اسی محاذ پر کبھی نہ بھولنے والا جواب دیں گے، معرکہ حق میں بھارتی گھمنڈ خاک میں ملا دیا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی تیز کررہا ہے مگر سفارتی محاذ پر بھی بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا ہے، بھارت کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی کہ ان کی نسلیں بھی بھول نہ پائیں گی، بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے، معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اصل میں کشمیریوں کی بھی فتح ہے، معرکہ حق سے کشمیر کاز پوری دنیا میں دوبارہ پوری قوت سےزندہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے دشمن کے عزائم ناکارہ بنانے ہیں، بھارت کے جارحانہ، توسیع پسندانہ عزائم اور ناپاک سازشیں ترک کرنے تک خطے میں امن ممکن نہیں، ہم امن چاہتےہیں لیکن امن برابری اور انصاف کی بنیاد پر قائم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر پر اصولی موقف پر قائم ہیں، پاکستان نے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اصولی اقدام کیے ہیں۔
بسنت: 4 روز کے دوران
لاہور: کائٹ فلانگ ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائرز ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد نے کہا ہےکہ لاہور میں چوتھے روز ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوئی جب کہ چوتھے روز پتنگوں کے ریٹ میں اضافےکے ساتھ دستیابی بھی رہی۔ ملک فیضان احمد کے مطابق چوتھے روز مارکیٹس میں 10 لاکھ سے زائد گڈے پتنگیں فروخت ہوئیں جب کہ 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیڈھ تاوا گڈا 700روپے ، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار کا فروخت ہو رہا ہے۔ ملک فیضان نے کہا کہ پہلے روز 16کروڑ روپے ، دوسرے روز 18کروڑ روپے ، تیسرے روز 20 کروڑ روپے جب کہ چوتھے روز 68 کروڑ کی خرید و فروخت ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اندرون موچی گیٹ مارکیٹ، اسلامپورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں اور اچھرہ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگوں ، گڈوں اور پنوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔
کراچی: خیابان اتحاد روڈ پر
کراچی: ڈی ایچ اے خیابان اتحاد روڈ پر نامعلوم ہیکرز نے ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز ہیک کرکے غیر اخلاقی مواد نشر کردیا۔ ڈی ایچ اے خیابانِ اتحاد عبدالستار ایونیو پر نصب ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم افراد نے ہیک کرکے چند لمحوں کے لیے غیر اخلاقی مواد نشر کیا۔ غیر اخلاقی مواد چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متنازع اسکرینز کو بند کردیا۔ حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت ڈی ایچ اے کی اہم شاہراہوں کے علاوہ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے اور سائبر کرائم یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اسکرینز کو ہیک کرنے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے تکنیکی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
محکمہ ریلویز نے جعفر ایکسپریس
محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کو بحال کردیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کیا گیا ہے جو آج پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ چمن کے لیے پیسنجرٹرین بھی 5 روز بعد بحال کردی گئی ہے اور ٹرین چمن کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل 12 فروری تک منسوخ رہے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے باعث اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس 31جنوری سے معطل تھی۔
وزیراعظم کی اپوزیشن
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات طے ہے لیکن ابھی دن، وقت یا جگہ کے بارے میں حتمی بات طے نہیں ہوئی۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز شریف، محمود اچکزئی کی میزبانی پر بھی تیار ہیں، ورنہ پارلیمنٹ میں بھی ملاقات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 8 فروری سے پہلے ملاقات کرنے میں اپوزیشن لیڈرکی پوزیشن خراب ہوتی ہے تو ان سے بعد میں مل لیں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں مذاکرات کی دعوت دی اور اس کے بعد اپوزیشن کی اس پر سیرحاصل گفتگو ہوئی ، ہم نے فیصلہ کیا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کو غیر مشروط طور پر قبول کیا جائے۔
والد کی صحت بگڑرہی ہے
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ وہ اور ان کا بھائی والد سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں، عمران خان 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں اور ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔ قاسم خان کے مطابق عمران خان کو آزاد طبی سہولت تک رسائی نہیں دی جا رہی، حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اور حکو متیں اس معاملے پرآواز اٹھائیں۔
سانحہ گل پلازہ:
کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل سانحہ گل پلازہ کی جوڈيشل انکوائری کریں گے۔ جوڈیشل کمیشن سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرے گا اور گل پلازہ کی تعمیرات میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کا جائزہ لے گا۔ جوڈیشل کمیشن آگ لگنے سے پہلے اور بعد کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور 8 ہفتوں میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔ واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی جہاں 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔ کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر سندھ حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی۔
ملک بھرمیں لاپتا افراد
ملک بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوری 2026 تک ملک بھر میں 9 ہزار 259 لاپتا افراد کے کیسز نمٹا دیے گئے تھے اور ایک ہزار547 تاحال زیرتفتیش ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 970 اور پنجاب میں211 کیسز زیرتفتیش ہیں، بلوچستان میں 167، سندھ میں145، اسلام آباد میں 44 اور آزاد کشمیرمیں 10 کیسز زیر تفتیش ہیں۔
لڑکوں کو سنجیدگی
پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکوں کو ہمیشہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اپنے آپ پر اتنا یقین کریں جتنا آپ اس شخص پر یقین کرتے تھے جو کہتا تھا کہ وہ 14 گھنٹے مصروف ہے، اور یقین کریں جیسا آپ نے اس پر یقین کیا کہ وہ اپنے خاندان کو منانے جا رہا ہے۔ رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے سفر کی پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ویڈیو میں ہانیہ عامر ماڈرن لباس میں خوشگوار انداز میں نظر آئیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ مفت کا گیان ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے
کرم: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کیلئے امدادی رقم بڑھا دی۔ سہیل آفریدی نے امدادی رقم ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے اور قبائلی بے گھر افراد کے دوہرے پتے کے مسئلے کوحل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میزبان گھروں میں مقیم بے گھر افراد کو بھی امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مہذب قوموں کی طرح باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
دبئی میں ٹریفک جام
ٹریفک جام ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا بڑے شہروں میں رہنے والے افراد کو اکثر ہوتا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا شہر دبئی میں بھی لوگوں کو اس مسئلے کا اکثر سامنا ہوتا ہے۔ مگر دبئی میں ٹریفک جام سے پریشان افراد کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ دبئی میں ٹریفک کی روانی کو ہموار رکھنے کے لیے نئے لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم کا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ زیرزمین لوپ سسٹم دبئی میں سفر کو منٹوں میں مکمل کرنا ممکن بنائے گا۔ اس منصوبے کے تحت شیخ زاید روڈ پر واقع دبئی فنانشل سینٹر سے دبئی مال کا سفر3 منٹ میں ممکن ہو جائے گا۔ دبئی حکام کے مطابق لوپ منصوبہ ٹریفک دباؤ کم کرنے میں مددگار ہوگا۔ اس لوپ سسٹم کا اولین پائلٹ روٹ ساڑھے 6 کلومیٹر طویل ہوگا۔ 54 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے اس منصوبے کے اولین 4 اسٹیشنز کے خاکوں کو متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اسٹیشن برج خلیفہ، ڈی آئی ایف سی 2، زیبیل دبئی مال پارکنگ اور آئی سی ڈی بروک فیلڈ پیلس میں تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کی تعمیر کے لیے دبئی حکام نے ایلون مسک کی زیر ملکیت دی بورنگ کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پورا سسٹم جب مکمل ہوگا تو 19 اسٹینشز پر مشتمل ہوگا اور اس کی لمبائی 22.2 کلومیٹر ہوگی۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر کو ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا جبکہ مکمل پراجیکٹ 3 سال میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور قازقستان
پاکستان اور قازقستان کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم، میری ٹائم، کسٹم، ریلوے، ٹرانزٹ ٹریڈ، پلانٹ پراٹیکشن اور ویٹرنری، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ پاکستان اور قازقستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور صدر قاسم جومارت توکایووف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔ دونوں ممالک کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم، میری ٹائم، کسٹم، ریلوے، ٹرانزٹ ٹریڈ، پلانٹ پراٹیکشن اور ویٹرنری، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن دستوں اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ قبل ازیں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے، چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر قاسم جومارت توکایووف نے اپنے وفد کا وزیراعظم شہباز شریف سے تعارف کروایا۔ یاد رہے کہ قازقستان کے صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے۔
افغانستان میں چھوڑا گیا
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کہا ہےکہ افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسلحہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گرد امریکی ساختہ رائفلز، مشین گنز اور اسنائپر ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کی دستیابی کے باعث دہشت گردوں کے حملوں کی نوعیت اور شدت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ سربراہ سگار جان سوپکو کے مطابق انخلا کے وقت افغانستان میں 3 لاکھ امریکی ہتھیار چھوڑے گئے، جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے دوران امریکا کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال ہوا۔ خیال رہے کہ حکومت پاکستان افغان حکومت اور بین الاقوامی برادری کو بارہا اس بات کے واضح ثبوت فراہم کر چکی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور ٹی ٹی پی کے دہت گرد امریکا کا افغانستان میں چھوڑا گیا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں۔
بھارت دہشتگردوں کے
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سکھ رہنما نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی میں ہوا۔ سکھ رہنما نے اس حملے کو پاکستان اور امریکی مفادات کے خلاف براہِ راست کارروائی قرار دیا اور کہا کہ بھارت دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتا ہے۔ سکھ رہنما نے کہا کہ بھارت کا مقصد دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 197 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 روز میں آپریشن کے دوران 22 جوان اور 36 شہری بھی شہید ہوئے، دہشت گردوں کا نشانہ بننے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ملک بھر میں رحمتوں
ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والی رات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔ شبِ برات پر مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ، لوگ رات بھر نوافل کی ادائیگی، قرآن خوانی اور خصوصی عبادات میں مصروف رہے۔ ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مرحومین کی مغفرت و بلند درجات کےلیے دعائیں مانگی گئیں۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی رات گئے قبرستانوں کا دورہ کیا اور قبرستانوں میں لگے مختلف فلاحی اسٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ علمائے کرام نے شعبان کی پندرہویں رات کو بے شمار فضائل کی حامل قرار دیا ہے۔ علمائے کرام کہتے ہیں کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے بندوں کا سال بھر کا رزق، زندگی اور موت کے فیصلے لکھے جاتے ہیں۔ اس رات میں کی جانے والی عبادات کی فضیلت بہت زیادہ ہے اور یہ رات اللہ کے قریب جانے کا خاص موقع فراہم کرتی ہے۔
پاکستان کی سعودی عرب
اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی (SOF) کی موجودہ مدت ختم ہونے کے بعد مزید دو سال کے لیے توسیع کی درخواست کی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ہم نے جاری آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تک سعودی آئل فیسلٹی میں توسیع کے لیے نئی درخواست دے دی ہے اور سعودی حکام کی باضابطہ منظوری کے منتظر ہیں۔ تاہم وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ نے بار بار رابطے کے باوجود اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
ایپسٹین اسکینڈل
ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویز سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر کلنٹن اور خاتون اول ہلیری کلنٹن ایپسٹین معاملے پر کانگریس کے سامنے گواہی دینے پر تیار ہوگئےہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویز سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو ماونٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا ہے جبکہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن امریکا آکر ایپسٹین معاملےپر گواہی دیں۔ برطانوی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس دور کے ڈیوک آف یارک شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق کیلئے ایک اور لڑکی جہاز کے ذریعے برطانیہ لائی گئی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو کے بھائی اور برطانیہ کے بادشاہ چارلس نئی دستاویز میں سامنے آئے الزامات پر انتہائی تشویش کا شکار ہیں اور اینڈریو کو Sandringham بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ای میل میں اینڈریو نے کمسن بچوں سے زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایپسٹین سے کہا تھا کہ وہ اس کا پالتو جانور بننے کو تیار ہیں۔ اس حوالے سے میٹروپولیٹن پولیس نے برطانوی سیاستدان لارڈ مینڈلسن کیخلاف مجرمانہ تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے، مینڈلسن پر الزام ہے کہ انہوں نے اہم معلومات جیفری ایپسٹین کو دی تھیں، لارڈ مینڈلسن دارالامرا کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
گٹر کا ڈھکن چوری کرنے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں قانون لارہے ہیں کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو ایک سے 10 سال قید ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر گٹر میں گِر کر کسی کی جان گئی تو لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی ہوگا ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں بھاٹی گیٹ پر داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ایک خاتون اپنی 10 ماہ کی بچی کے ساتھ گر گئی تھی، جن کی لاشوں کو کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔ اسی طرح سرگودھا میں بھی ایک بچی سیوریج نالے میں گر گئی تھی، جسے بروقت ریسکیو کرکے والد کے حوالے کردیا گیا تھا۔
بلوچستان سے اندرون
محکمہ ریلویز نے آج بھی کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیےٹرین سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل کو 12 فروری تک معطل رکھا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندورن ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی سے محکمہ ریلویز کو اب تک 30لاکھ سے زائد کا نقصان ہو چکاہے۔ دوسری جانب پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان لورالائی قومی شاہراہ اور کوئٹہ سے تفتان جانے والی قومی شاہراہ بھی 5 روز سے بند ہے۔
لاہور: سیوریج لائن میں
لاہور: بھاٹی گیٹ پر داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونیوالی ماں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے سروں پر زخم کے نشانات پائے گئے جب کہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی، سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات تھے، دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے کیے جس کے بعد رپورٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔
سابق ٹریفک پولیس چیف
کراچی: سابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق ڈی آئی جی پر ذاتی اثر و رسوخ استعمال کرکے تاجر کو اغوا کروانے کا الزام ہے، آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی پیر محمد شاہ سے تاجر اغوا کیس میں وضاحت طلب کی تھی، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ آئی جی سندھ پولیس کے خط میں کہا گیا تھا کہ 19 دسمبر 2025 کو پیر محمد شاہ نے حیدرآباد میں تاجر کے خلاف مقدمہ درج کروایا، مقدمے میں بزنس مین سے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم کی واپسی کا مطالبہ ظاہر کیا، رواں سال 14 جنوری کی شام حیدرآباد کی پولیس کراچی آئی اور حیدرآباد کی پولیس ڈیفنس فیز 6 سے مقدمے میں نامزد تاجر کو ساتھ لے گئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق تاجروں کی مداخلت کے بعد مغوی تاجر کو حیدرآباد پولیس نے چھوڑ دیا، تاجر کی مدعیت میں پیر محمد شاہ کے خلاف 22 جنوری کو گزری تھانے میں مقدمہ درج ہوا، مقدمے میں مدعی دانش متین نے بتایا کہ وہ 14 جنوری کو ڈیفنس فیز 6 میں اپنے گھر سے دفتر جانے کے لیے نکلا کہ اسی دوران وائٹ گاڑی میں سوار 3 افراد نے مجھے روکا اور زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ درخواست گزار تاجر نے بتایا کہ 2 افراد نے پولیس یونیفارم سے ملتا جلتا لباس پہنا ہوا تھا، ملزمان نے مجھ سے 31 کروڑ روپے سے زائد کا تقاضا کیا، ملزمان نے میرے گھر کال کرکے 30 لاکھ روپے تاوان بھی مانگا، ملزمان نے اسی روز ہائی وے کے قریب 10 لاکھ روپے لےکر مجھے چھوڑ دیا، ملزمان نے رات ساڑھے 11 کے قریب مجھے میرے دفتر کے قریب چھوڑا۔ ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق واقعے میں ملوث حیدرآباد پولیس کے 3 اہلکار معطل کر دیے گئے ہیں، معطل کیے گئے اہلکاروں میں اے ایس آئی اور 2 کانسٹیبل شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کو چند روز قبل عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور ان کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم سے ملاقات میں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات سے متعلق کسی قسم کی بات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے 2600 ارب روپے رکے ہوئے ہیں، وزیراعظم نے قبائلی اضلاع کے رکے ہوئے 26 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ، کرم اور باجوڑ کے جو لوگ قربانی دے رہے ہیں ان کے لیے 4 ارب روپےکی رقم کچھ بھی نہیں ہے، اگر آپ 4 ارب روپے کو ان علاقوں کے عوام کی قربانی سے جوڑیں گے تو پھر آپ عوام کی قربانیوں سے انحراف کریں گے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا وزیراعظم سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی یا بہنوں سے ملاقات کے حوالے سے کسی قسم کی بات نہیں ہوئی، ملاقات میں کسی سیاسی معاملے پر بات نہیں ہوئی۔ دہشتگردی کے واقعات سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ دہشتگرد کا نہ کوئی صوبہ اور نہ ہی ملک ہوتا ہے، عید کے بعد وزیراعظم سے پھر ملاقات ہوگی اور دہشتگردی پر بات ہو گی، ہم پہلے سے کھل کر بات کر رہے ہیں اور اپنا مؤقف دے رہے ہیں۔
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی
کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ 3 روز کے دوران آپریشنز میں اب تک 177 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کےخلاف سکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز، پولیس گھیرا تنگ کر رہی ہیں جب کہ گزشتہ 3 روز کے دوران بلوچستان میں جاری آپریشنز میں اب تک 177 دہشتگردوں کوہلاک کیا جا چکا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کےخلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگردوں کوہلاک کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور ان کےسہولت کاروں کےمزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
پانی کو بطور جنگی ہتھیار
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان 1971 کے آبی ذخائر کے عالمی معاہدے کا رکن ہے اور ملک قابلِ بھروسہ آبی ذخائر کو قومی بقا کیلئے کلیدی حیثیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر خشک سالی، سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں کیلئے آبی ذخائر روزگار اور روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ ہیں، جبکہ ان کا تحفظ انفرادی اور اجتماعی سطح پر سماجی فلاح و بہبود کا ضامن ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کے منصفانہ اور مکمل نفاذ پر پختہ یقین رکھتا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پانی کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی بھی کوشش عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عالمی بینک کے صدر پاکستان پہنچ گئے، 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ پر اہم پیشرفت کی توقع انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان آبی ذخائر کو قومی، ماحولیاتی، سماجی اور ثقافتی اثاثہ سمجھتے ہوئے ان کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان آبی ذخائر کے منصفانہ، قانونی اور پرامن استعمال کے فروغ کیلئے عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔
سرگودھا میں خاتون کا قتل
سرگودھا کے گاؤں تنکی والا میں خاتون کو شوہر اور اس کے بھائی نے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے طبعی موت قرار دے کر تدفین بھی کر دی تھی، میت کو غسل دینے والی خاتون نے گلے پرتشدد کے نشان دیکھے اور اہل محلہ کو آگاہ کیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مجسٹریٹ کی منظوری کے بعد میڈیکل بورڈ لاش کا پوسٹ مارٹم کرے گا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دہشتگرد جو زبان
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، دہشت گرد جو زبان سمجھتے ہیں انہیں اسی میں جواب دیا جائےگا۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 150 سے زائد دہشت گرد مارےگئے، بلوچستان کا ایریا زیادہ اور آبادی کم ہے، دہشت گرد اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری افواج سالوں سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہیں، ہماری حراست میں بھارتی دہشت گردکلبھوشن بھی بلوچستان سے پکڑا گیا، بھارت کی جانب سے ہم پرپراکسی وارمسلط کی گئی ہے، بھارت دہشت گردوں کو مکمل فنڈنگ کر رہا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بھی دہشت گردوں کا ہدف بناہوا ہے، خیبرپختونخوا کے حکمرانوں کو قومی بیانیے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا حکومت فوج اور وفاقی اداروں کو کھل کر سپورٹ کرے۔
سعودی عرب امریکا
ریاض: سعودی عہدیدار کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی سے متعلق سعودی عرب کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب امریکا ایران تنازع کے پر امن حل کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے اتوار کو امریکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کر دی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ طور پر ریاض نے واشنگٹن پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ سعودی ملکیت کے اخبار الشرق الاوسط میں شائع ہونے والے بیان میں سعودی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اب بھی دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے پُرامن حل کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے، یہ کوششیں مکالمے اور سفارتی ذرائع کے ذریعے آگے بڑھائی جارہی ہیں۔ سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود یا سرزمین کے استعمال کو مسترد کرتا ہے۔ سعودی عہدیدار نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے منگل کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات کی، ولی عہد نے اس مؤقف کی توثیق کی کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔
ہمیں چھیڑوگے تو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں چھیڑو گے تو ہم تمہیں چھوڑے گے نہیں، تمھاری نسلیں تباہ کر دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے نریندرمودی کو انتہا پسندہندو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی پاکستانی شخص کو بھارتی ایجنٹس نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا تو تمہارے ملک میں گھس کر تمہیں ماریں گے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بلوچستان میں میرےکسی بھائی، بہن یا بچوں کا خون بہےگا تو تمہاری نسلوں کو تباہ کردیں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اب افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کراچی کے غیور جوان تمہیں نہیں بخشیں گے۔
پاکستان کے بیرونی قرضوں
اسلام آباد: دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے نتیجے میں پاکستان کے بیرونی قرضوں کی واجب الادا رقم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کا بیرونی قرضہ اب تک 92 ارب ڈالر کے کل قرض میں سے 56 فیصد کثیر جہتی اور دو طرفہ قرضوں پر مشتمل ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کے بیرونی قرضے اور واجبات 130 ارب ڈالر کے لگ بھگ رہے ہیں، جس کی بنیادی وجہ دیگر کرنسیوں (جیسے یورو، جاپانی ین اور برطانوی پاؤنڈ وغیرہ) کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا مستحکم ہونا تھا۔ لیکن گزشتہ چند دنوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہوئی ہے، جس سے یہ امکان پیدا ہو گیا ہے کہ اگر کرنسیوں میں حالیہ رجحان برقرار رہا تو رواں سہ ماہی میں پاکستان کا’’قرض اور جی ڈی پی کا تناسبــ‘‘ تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔ تاہم، وزارت خزانہ نے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی ’’ڈیٹ پالیسی اسٹیٹمنٹ‘‘ (قرض کی پالیسی سے متعلق رپورٹ) میں بتایا ہے کہ جون 2025 کے اختتام تک پاکستان کے بیرونی قرضے سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافے کے ساتھ 91.8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، جو کہ 5 ارب ڈالر کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران، اس (بیرونی قرضے) میں 0.4 فیصد (0.35 ارب ڈالر) کی معمولی کمی واقع ہوئی۔
پاکستان نے تاریخ میں پہلی
اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر قرضے میعاد سے پہلے واپس کرکے ایک اہم معاشی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق اواخر 2024 سے جنوری 2026 تک صرف 14 ماہ کے دوران حکومتِ پاکستان نے مجموعی طور پر 3 ہزار 654 ارب روپے کا اندرونی قرض قبل از وقت واپس کیا جو ماضی میں کبھی نہیں ہوا۔
کراچی کے زمینی انتظام
پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بے ہنگم اور غیرقانونی تعمیرات نے شہر کا نقشہ بگاڑ کر رکھ دیا، میگا سٹی کراچی بیک وقت کئی اداروں کے درمیان تقسیم ہے درجنوں ادارے زمین کی ملکیت کے دعویدار ہیں۔ تعمیرات سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کرانے والے اداروں میں مبینہ بے انتہا کرپشن نے شہرکو کنکریٹ کا بے ہنگم جنگل بنا کررکھ دیا، رہائشی یونٹس کی قیمتیں اور کرائے آسمان کو چھونے لگے ہیں۔ شہر کا ماسٹر پلان کیا تھا کہاں گم ہوگیا اور نئے ماسٹر پلان کی کیا ترجیحات ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قانون کے مطابق کیا ذمہ داری انجام دے رہی ہے اور کرپشن سے کس طرح غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دیا جارہا ہے؟ کراچی کی زمین کتنے اداروں کے کنٹرول میں ہے؟تعمیرات کے لیے کتنے محکمے کام کررہے ہیں ؟ شہر کی زمین 24 سے زائد اداروں میں بٹی ہوئی ہے ان سوالوں کا سادہ جواب یہ ہے کہ شہر کی زمین 24 سے زائد اداروں میں بٹی ہوئی ہے، جن میں صوبائی، وفاقی اور عسکری ادارے شامل ہیں، اس کے علاوہ شہر کا انتظام 30 سے زائد اداروں کے پاس ہے۔ ماہرین انتظام کی اسی "بندربانٹ" کو شہر کی بے انتظامی کی اصل وجہ قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک شہر کو کسی ایک اتھارٹی کے ماتحت نہیں کیا جاتا، مسائل حل نہیں ہوں گے۔ کھیل کے میدانوں میں چائنا کٹنگ اور رفاہی زمین پر شاپنگ مال یا پلازہ بن جاتا ہے، سڑک بنتے ہی یا تو ٹوٹ جاتی ہے یا کوئی دوسرا ادارہ اسے پانی، گیس یا سیوریج کی لائن ڈالنے کیلئے کھود ڈالتا ہے۔ کراچی کے زمینی انتظام یا منصوبہ بندی کا اصل ذمے دار آخر کون سا ادارہ ہے؟ جواب ڈھونڈنے نکلیں تو پتا چلتا ہے اس حوالے سے شہر میں کوئی مرکزیت نہیں، مثال کے طور پر اگر کسی علاقے کی سڑک ٹوٹی ہوئی ہے تو یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ آیا وہ مین روڈ ہے یا گلی محلوں میں بنی ہوئی اندرونی سڑک کیونکہ مرکزی شاہراہیں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت ہیں، جب کہ گلیاں اور اندرونی سڑکیں ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی ذمہ داری ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بھی ایک نہیں بلکہ پورے 25 ٹاؤنز ہیں، جن کی الگ الگ حدود، انتظامی ڈھانچے اور دائرہ اختیار متعین ہیں، ایک ہی شہر میں 25 بلدیاتی ادارے، درجنوں صوبائی و وفاقی محکمے، اور کئی عسکری تنظیمیں اپنی اپنی زمین اور حدود کی مالک ہیں۔ ان میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی ، سندھ کچی آبادی اتھارٹی، سندھ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ، بورڈ آف ریونیو سندھ، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان ریلوے، پاکستان اسٹیل ملز، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی، اور شہر کے چھ کینٹونمنٹ بورڈز شامل ہیں۔ یہ تمام ادارے شہر کے مختلف حصوں کے مالک ہیں، اس کے علاوہ پاک نیوی، فضائیہ اور وزارتِ دفاع کے تحت آنے والی اراضی الگ ہے، جہاں کسی سول ادارے کو مداخلت کی اجازت نہیں۔ کراچی کا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ شہر کا کوئی ایک مالک نہیں: شہری منصوبہ بندی کے ماہر ایک کھانا 10 باورچی بنائیں تو اُس کا خراب ہونا یقینی ہوتا ہے، کراچی بھی "انتظامی کھچڑی" کی ایک ایسی ہی مثال ہے جہاں کوئی مرکزی اتھارٹی نہیں، شہری منصوبہ بندی کے ماہر عارف حسن کا بھی یہی کہنا ہے کہ کراچی کا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ شہر کا کوئی ایک مالک نہیں۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کراچی کی زمین کا 56 فیصد صوبائی اداروں کے پاس ہے، 32 فیصد بلدیاتی اداروں کے زیر انتظام ہے، 7 فیصد عسکری ادارے کنٹرول کرتے ہیں، جب کہ وفاقی ادارے تقریباً 5 فیصد زمین کے مالک ہیں۔ حیران کن طور پر صرف 1.9 فیصد زمین نجی ملکیت میں آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع ہوتا ہے تو زمین کی ملکیت اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتی ہے۔ کوئی سڑک KMC کی نہیں تو KPT کی ہے، کوئی پل DHA کے قریب ہے تو نیوی کے علاقے سے گزرتا ہے، یہی بکھرا ہوا نظام کراچی کے شہری انتظامات کو دنیا کے سب سے پیچیدہ ماڈلز میں سے ایک بناتا ہے۔ ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کراچی کی ترقی کے لیے سب سے پہلے زمین کی ملکیت کے ریکارڈ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک ایسا مرکزی ادارہ ہونا چاہیے جو تمام زمینوں کا ڈیٹا، حدود اور ذمہ داریاں واضح کرے، اگر یہ نہ ہوا تو کراچی ہمیشہ ایک ایسے شہر کے طور پر جانا جائے گا جہاں شہر سب کا ہے لیکن مالک کوئی نہیں کراچی میں تعمیرات کیلئے کون سے ادارے کردار ادا کرتے ہیں؟ کراچی میں رہائشی یا کمرشل پلاٹس پر تعمیرات کیلئے قانون بھی موجود ہے اور اس پر عمل کرانے والے ادارے بھی، لیکن بے لگام کرپشن کے باعث رئیل اسٹیٹ کا شعبہ تعمیر سے زیادہ، تخریب کا سبب بنا ہوا ہے، کراچی میں مختلف نوعیت کے پلاٹس پر تعمیرات کیلئے کون کون سے ادارے کردار ادا کرتے ہیں اور یہ بھی کہ ان پلاٹس پر غیرقانونی تعمیرات کیلئے کیسے اور کتنی رشوت لی جارہی ہے۔ یہ سوالات ہے تو متنازع لیکن کراچی میں رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی تعمیرات کا جائزہ لیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ جو خطیر ریونیو قومی خزانے میں جانا چاہیے، وہ کرپشن مافیا کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔ شہر میں 250 گز سے لے کر 2 ہزار گز تک کے کمرشل پلاٹ کی مکمل منظوری مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے سے 8 کروڑ کی رشوت کے عوض ہوتی ہے جبکہ تعمیرات کے دوران مبینہ طور پر متعلقہ پلاٹ کی ماہانہ رشوت ، ڈھائی لاکھ روپے سے لے کر ساڑھے 3 لاکھ روپے تک بلڈر کی جانب سے ادا کی جاتی ہے۔ قانونی طور پر رہائشی پلاٹس پر دو منزلوں کی تعمیر کی اجازت دوسری جانب رہائشی پلاٹ پر مکان بنانے کا طریقہ کار بہت آسان ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قانون کے مطابق رہائشی پلاٹ اگر 399 گز یا اس سے کم ہے تو اس پر گراؤنڈ پلس دو تک کی تعمیرات کرنے کی اجازت ہے، فرق صرف یہ ہے کہ دو منزل کے لیے بیٹرمنٹ چارجز کی صورت میں ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔ مکان کی تعمیر کی قانونی طور پر کی جائے تو مبینہ رشوت ہزاروں میں ہی جاتی ہے، لیکن رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی پورشن تعمیر کرنے ہوں تو اس کا طریقہ ذرا فنکارانہ ہے، یعنی پورشن مافیا رہائشی پلاٹ پر نقشہ تو مکان ہی کا منظور کراتی ہے، مگر رشوت دینے کے بعد جس رہائشی پلاٹ پر ایک رہائشی یونٹ بننا چاہیے وہاں کہیں چھ تو کہیں آٹھ آٹھ پورشن بنا لیے جاتے ہیں۔ قانونی طور پر399 گز کے رہائشی پلاٹ پر دو منزلوں کی اجازت ہے، مگر پورشن مافیا کی جانب سے دو اضافی منزلیں تعمیر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کسی بھی عمارت کی تعمیر کے دوران ایک جانب مبینہ طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران تو رشوت طلب کرتے ہی ہیں، لیکن اس گندے دھندے میں مبینہ طور پر کے ڈی اے اور کے ایم سی سمیت فارورڈنگ فراہم کرنے والے اداروں کے افسران بھی ملوث ہیں، اس کے علاوہ جعلی این او سیز، جعلی صحافی اور بعض سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی بلیک میلنگ کا سہارا لے کر رشوت لیتے ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات سے شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ کراچی میں پی ای سی ایچ ایس، بہادر آباد، شرف آباد، دھوراجی ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، عزیز آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ اور پانی اور سیورج کے سسٹم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی ناممکن ہوتی جا رہی ہے۔
35 ہزار روپے کمی کے
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد بڑی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت 25 ہزار 500 روپے کم ہوکر 5 لاکھ 11ہزار 862 روپےہوگئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت21ہزار 862 روپے کم ہوکر 4لاکھ38ہزار 839 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 255 ڈالر کم ہوکر 4895 ڈالر فی اونس ہے۔ ملک میں گزشتہ روز فی تولہ سونا 35500 سستا ہوا تھا اور آج 25500 روپے کمی کے بعد دو روز میں سونا مجموعی طور پر 61 ہزار روپے سستا ہوا ہے۔
بلوچستان کے 12 مقامات
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بناتے ہوئے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کو روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کیں، فورسز نے دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ کارروائیوں میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 37 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ مقابلوں میں سکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشتگردوں کا تعاقب تاحال جاری ہے، کاروائیوں میں مزید دہشتگردوں کی ہلاکتیں اور نقصانات کی بھی اطالاعات ہیں۔
ایران نے یورپی ممالک کی
ایران نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیدیا۔ پاسداران انقلاب کیخلاف یورپی اقدام پر ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا رد عمل سامنے آگیا۔ علی لاریجانی نے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین ایران کے داخلی قانون سے یقینا آگاہ ہے اور وہ تمام ممالک جنہوں نے پاسدارانِ انقلاب کے خلاف یورپی یونین کی حالیہ قرارداد میں حصہ لیا، ان کی افواج کو دہشت گرد تنظیمیں تصور کیا جاتا ہے۔ علی لاریجانی نے کہا کہ اس اقدام کے نتائج کی ذمہ داری ان ہی یورپی ممالک پر عائد ہوگی جنہوں نے اس قسم کے فیصلے کیے ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ نے پاسداران انقلاب سے متعلق قانون اپریل2019 میں منظور کیا تھا، ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی قانون پاسدارن کوبلیک لسٹ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ ایک روز قبل یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایران کی مسلح افواج نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر منطقی، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ پاسداران انقلاب ایران کی مسلح افواج کا ایک اہم حصہ ہے جسے 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایرانی فوج کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اور براہ راست ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جواب دہ ہے۔
پی ٹی آئی کو پمز پر اعتماد
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پمز پر اعتماد نہیں ہے تو عدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے ایک سیاسی جماعت کی طرح برتاؤ کرے، عدالت میں جائے اور وہاں اپنا مؤقف رکھے۔ رانا ثنا نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر دینے کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔ رانا ثنا بولے وزیراعظم نے یوم آزادی پر میثاق استحکام پاکستان کی پیشکش کی تھی۔ رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ ملاقاتوں اور ملاقاتیوں کے ذریعے پی ٹی آئی نے امریکا میں مہم چلائی، پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنا ہے۔
عمران خان کی صحت اتنی
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ وہ یہ بات دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ عمران خان کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم نے احتجاج کا اعلان کیااور اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بیماری کارکنوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں لیکن اصل میں ہمیں ہمارے مقصد سے ہٹایا جارہا ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم آزاد الیکشن کمیشن اور عام انتخابات چاہتے ہیں۔ ۔ادارے آئینی حدود میں رہیں اور پاکستان کی تشکیل نو کریں۔
کانگو میں کان بیٹھنے سے
وسطی افریقی ملک کانگو میں کالٹن دھات کی کان بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی کانگو کے علاقے ربایا میں باغی گروپ کے زیر اثر صوبے میں بدھ کے روز کالٹن کی کان بیٹھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد اموات ہوئیں تاہم جعمے تک ہلاک افراد کی صحیح تعداد کا تعین نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بیٹھنے والی کان کے متاثرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں 20 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی مراکز میں امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متاثرہ ربایا صوبے کے حکام کے مطابق بارشوں کے سیزن کے باعث زمین بہت زیادہ نرم ہونے کی وجہ سے کان بیٹھ گئی اور کان میں موجود افراد دب گئے۔ خیال رہے کہ ربایا دنیا کے کالٹن کا 15 فیصد پروڈیوس کرتا ہے جس سے موبائل فونز، کمپیوٹرز، ایرواسپیس اور ٹربائز کی تیاری میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی ٹینٹالم دھات تیار کی جاتی ہے۔
پاسداران انقلاب اشتعال
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے خبر دار کیا کہ وہ پاسداران انقلاب کےکسی بھی غیر محفوظ اقدام کو برداشت نہیں کریں گے۔ سینٹکام نے بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں اتوار سے 2 روزہ بجری مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ پاسداران انقلاب سمندر میں اشتعال انگیزی سےگریز کرے۔ دنیاپاسداران انقلاب اشتعال انگیزی سےگریز کرے،کوئی بھی غیر محفوظ اقدام ناقابل برداشت ہوگا: سینٹکام پاسداران انقلاب اشتعال انگیزی سےگریز کرے،کوئی بھی غیر محفوظ اقدام ناقابل برداشت ہوگا: سینٹکام ایرانی مشقیں محفوظ، پیشہ ورانہ اندازمیں ہونی چاہییں، امریکی فورسزاورکمرشل جہازوں کےقریب غیرپیشہ ورانہ رویےسےتصادم کاخطرہ پیداہوسکتاہے، سینٹکام—فوٹو: فائل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے خبر دار کیا کہ وہ پاسداران انقلاب کےکسی بھی غیر محفوظ اقدام کو برداشت نہیں کریں گے۔ سینٹکام نے بیان میں کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں اتوار سے 2 روزہ بجری مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ پاسداران انقلاب سمندر میں اشتعال انگیزی سےگریز کرے۔ امریکا سے کشیدگی میں اضافہ: ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمُز میں بحری مشقوں کا اعلان سینٹکام نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ 100 سےزائد تجارتی جہاز گزرتے ہیں، ایرانی مشقیں محفوظ، پیشہ ورانہ اندازمیں ہونی چاہییں، یہ بین الاقوامی میری ٹائم ٹریفک کی آزادنہ نقل وحمل کےلیےخطرہ نہیں ہوناچاہیے۔ سینٹکام نے خبردار کیا کہ امریکی فورسز، علاقائی پارٹنرز اور کمرشل جہازوں کےقریب غیرمحفوظ اور غیرپیشہ ورانہ رویے سے تصادم کاخطرہ پیداہوسکتا ہے۔ سینٹکام کے مطابق وہ پاسداران انقلاب کےکسی بھی غیرمحفوظ اقدام کو برداشت نہیں کریں گے اور امریکی اہلکاروں، جہازوں،طیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
شوہر حق مہر میں لکھی
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہےکہ شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں ادا کرنے کا پابند ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حق مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے، میرا موکل 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 20 تولہ سے اور بڑھائیں تو شاید خاتون تصفیہ پر آمادہ ہو جائیں، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عورت کے ساتھ جب شادی کرتے ہیں تو نکاح نامے کے تحت ادائیگی لازم ہے، شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دی۔
نیپاہ وائرس کا خدشہ
اسلام آباد: بارڈر ہیلتھ سروسز نے نیپاہ وائرس کے خدشے پر مختلف اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔ حکام کے مطابق پاکستان میں نیپاہ وائرس کا خطرہ کم ہے اور تمام اقدامات احتیاطی نوعیت کے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے اسپتالوں کو مشتبہ نیپاہ مریضوں کیلئے بیڈز مختص کرنے اورپمز اسپتال کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے آنے والے مشتبہ نیپاہ کیسز کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہوائی، بحری اور زمینی داخلی راستوں پر نیپاہ وائرس کیلئے اسکریننگ اور نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور ائیرپورٹس اور بارڈر پوائنٹس پر فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق تمام صوبائی حکومتوں کو نیپاہ وائرس کیلئے تربیت یافتہ عملہ اور ریفرل سسٹم یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ او اسلام آباد کو مشتبہ نیپاہ مریضوں کیلئے خصوصی ایمبولینس مختص کرنے اور نیپاہ کے مشتبہ مریضوں کے قریبی رابطوں کی 21 دن نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم کا صنعتوں
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کی کمی کا اعلان کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں ملک کے نامور ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے قربانی دی ، غریب نے مشکلات کا سامنا کیا، ہمیں اب گروتھ کی طرف جانا ہے، کاروباری برادری کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاجر برادری سے مشاورت کے بعد معاشی پالیسیاں بنائی جائیں گی، سیاسی و عسکری تعاون سے ملکی ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں۔ْ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان نے سفارتی اور دفاعی محاذ پر کامیابیاں سمیٹیں، معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام بن چکا ہے، فتح کے بعد عالمی دوروں کے دوران رویے تبدیل ہوتے دیکھے ہیں، دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔ ان کا کہنا تھا ایوارڈ یافتہ کاروباری افراد کو بلیو پاسپورٹ دیں گے، وزیراعظم نے صنعتوں کے لیے بجلی 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے بعد مختلف ممالک کے سربراہان مجھ سےآکر بغلگیر ہو رہے تھے، معرکہ حق کے بعد دنیا اب آپ کی بات مان رہی ہے، سرمایہ کاری کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف انداز میں ہوتے ہوئے سب نے دیکھی، شفافیت کے عمل کو یقینی بنا کر نجکاری ہوگی، ہم اصلاحات لا رہےہیں اور اربوں کے اخراجات کم کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا براہ راست ٹیکسز کل نہیں آج کم ہونے چاہئیں، ان ڈائریکٹ ٹیکس آپ کو صارفین سے لے لینا ہے اور آگےجمع کرانا ہے۔ ان کا کہنا تھا برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہماری توجہ کا محور ہے، ڈیجیٹل شعبے میں بھی نمایاں اقدامات کیے جارہےہیں، پی آئی اے کی ترقی کے لیے حکومت بھرپور تعاون کرے گی ، پی آئی اے بہت جلد دوبارہ سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا فیلڈ مارشل کے خصوصی تعاون سے بہت سے معلامات کو حل کیا، پاکستان اتنا مضبوط ہوگا کہ بھارت کو غشی کے دورے پڑیں گے۔
سانحہ گل پلازہ:
کراچی: سانحہ گل پلازہ کی انکوائری سے متعلق گورنرکے پرنسپل سیکرٹری کا خط سندھ ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے خط کا جواب گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کو ارسال کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے مطابق انکوائری کمیشن سے متعلق خط سپریم کورٹ کے 2023 کے فیصلے کے مطابق نہیں ہے، پرنسپل سیکرٹری کو چاہیے کہ یہ خط گورنر سندھ کو پیش کرے۔ واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کی انکوائری سے متعلق گورنرسندھ کے پرنسپل سیکرٹری نے سندھ ہائیکورٹ کو 27 جنوری کو خط لکھا تھا۔
میرے پاس الفاظ نہیں
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں وزیراعلیٰ مریم نواز بھاٹی گیٹ واقعے پرکتنی غمزدہ تھیں۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ بھاٹی گیٹ پر واقعے سے متعلق پہلی اطلاع ریسکیو 1122 نے دی ، بچی کے والد کا پولیس سے رابطہ ہوا، پولیس بچی کے والد کو تھانے لے گئی۔ وزیراطلاعات کے مطابق خاتون کے والد نے بتایا کہ بیٹی کا اپنے شوہرکے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، اس لیے پولیس بچی کے والد کو لےگئی، پولیس کو لگا ہوگا کہ شاید شوہر اس معاملے میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص کی بیوی اور بچی گرگئی، اطلاعات ہیں کہ پولیس نے اس کے ساتھ غلط رویہ رکھا، اس پر بھی تحقیقات ہوں گی، جو بھی ملوث پایا گیا اس کیخلاف کارروائی ہوگی ۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بہت تکلیف میں ہیں، میں بتا نہیں سکتی وہ کتنےدکھ میں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب ایک ایک لمحےکے واقعے کی رپورٹ لے رہی تھیں، انکوائری کے لیے 48گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون بننے میں وقت لگا، پنجاب میں حلقہ بندیوں میں بھی وقت لگ رہاہے، حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھی تاہم ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس خبر کو غلط قرار دیتے رہے اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا لیکن تقریباً 10 گھنٹے بعد خاتون اور اس کی بچی کی لاشیں 3 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔
ایران پر حملہ پوری مسلم
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو یہ صرف ایران پر نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا اور اب بھی امید ہے کہ صورتِ حال جنگ کی طرف نہیں جائے گی تاہم اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو یہ صرف ایران پر نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور ہوگا۔ رضا امیری مقدم نے ایران میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں دہشتگرد کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان ہوا۔ پرتشدد واقعات میں 2 ہزار سکیورٹی اہلکاروں سمیت 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ کاروائیوں میں 690 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، امریکا کے مطالبات قابل قبول نہیں۔ ایرانی سفیر نے پاکستانی حکومت کی طرف سے ایران کی حمایت پر تشکر کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی قیادت میں پاکستان نے اصولی مؤقف اپنایا اور کشیدگی میں کمی کےلیے مخلصانہ کردار ادا کیا۔ ایرانی سفیر نے جنیوا میں پاکستان کے مستقل مشن کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی یہ حمایت ایران ہمیشہ قدرواحترام کیساتھ یاد رکھےگا۔
امریکی اڈے ہمارے
ایرانی فوج نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے کہا کہ ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے فوجی منصوبے اور احکامات پہلے ہی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی احمقانہ عمل کا ارتکاب کیا تو ایران فوری ردعمل دے گا۔ انہوں نےکہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار جہاز ہمارے اہداف ہو سکتے ہیں، یہ اڈے ہمارے درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی رینج میں ہیں اور اس حوالے سے تمام ضروری منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔ ایرانی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے۔
میانوالی میں سی
میانوالی میں چاپڑی ڈیم کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چاپڑی ڈیم کے قریب چھاپہ مارا تھا کہ اسی دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 6 خطرناک دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ 8 دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 200 گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایران کی جانب بحری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران کی جانب امریکی بحری بیڑہ روانہ کیا لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے بہت سے بڑے اور طاقتور جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں، امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، پہلے بھی ایران سے بات چیت ہو چکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔ امریکی صدر نے چین کے ساتھ کاروبار کرنا برطانیہ کے لیے بہت خطرناک قرار دیا اور کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعاون برطانیہ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، انہوں نے زور دیاکہ چین کے ساتھ بڑھتے تجارتی تعلقات پر اتحادیوں کو محتاط رہنا ہوگا۔ کیوبا سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ بولے ان کے خیال سے کیوبا کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔
امریکا ایران مخاصمت
اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ خلیج کے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی مخاصمت کے تناظر میں یکم فروری 2026 سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات (POL) کی قیمتوں میں 9.47 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ متوقع ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے تیار کردہ قیمتوں کے تخمینے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 9.47 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں 3.69 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (LDO) میں 6.95 روپے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے۔
پاکستان نے مسئلہ فلسطین
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیدیا۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خطاب کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستانی مندوب نے غزہ میں حملے ، جبری نقل مکانی اور تباہی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یو این تنصیبات اور یو این آر ڈبلیو اے پر حملوں کی مذمت کرتاہے۔ پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت امن منصوبے پر عملدر آمد ضروری ہے۔ پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیاکہ مستقل جنگ بندی، انسانی امداد اور غزہ کی فوری تعمیر نو کی جائے، فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے، 1967 سے قبل کی سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔ پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران واضح کردیا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی غیر متزلزل ہے۔ پاکستانی مندوب نے اسرائیل سے شام اور لبنان میں بھی غیر قانونی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان اسٹیل ملز کی
کراچی: چوری کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اسٹیل مل کے بعض اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس کو حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی 11 کے وی کی بجلی کی تاریں تک چوری ہو چکی ہیں۔ اجلاس میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ پاکستان اسٹیل ملزبند ہونے کے باوجود بجلی کا ساڑھے 27 کروڑ روپے کا بل موصول ہوا اور گزشتہ ماہ اڑھائی کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ چوری کے بڑھتے خطرات کے باعث بعض اثاثے نیلام کیے جا رہے ہیں۔
بھارت میں نیپاہ وائرس
بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے پر پاکستان میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ پاکستان میں تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر سخت اسکریننگ کا حکم دیا گیا ہے جب کہ ہر آنے والے اور ٹرانزٹ مسافر کی 100 فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری ہسٹری کی تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیپاہ سے متاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے آنے والوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ ہر مسافر کے لیے لازمی قرار دی گئی ہے، تمام کلیئرنس کے بغیر کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں کم از کم 5 نیپاہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
تصادم کی سیاست
اسلام آباد :پاکستان تحریکِ انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان نہ صرف بلاواسطہ بلکہ بالواسطہ رابطوں کے تمام ذرائع بھی مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینئر ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایسے ارکان بھی اب پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں رکھ رہے جو ماضی میں غیر رسمی یا بیک چینل روابط برقرار رکھتے تھے، یہ تعطل اُس وقت پیدا ہوا ہے جب یہ معاملہ پارٹی کیلئے غیر معمولی سیاسی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ رابطوں کے خاتمے کی بنیادی وجہ پارٹی کی مسلسل احتجاجی سیاست اور ریاستی اداروں کیخلاف جارحانہ عوامی مہمات ہیں۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ دونوں چیزیں (احتجاجی سیاست اور مذاکرات) ایک ساتھ نہیں چل سکتیں، آپ احتجاجی تحریکیں بھی چلائیں، اسٹیبلشمنٹ کیخلاف سخت زبان بھی استعمال کریں اور ساتھ ہی مذاکرات کی توقع بھی رکھیں، یہ ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے اب بڑی حد تک یہ مان لیا ہے کہ جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے باعث اس وقت مذاکرات کا راستہ بند ہے لہٰذا، پارٹی کے اندر لوگ بے چینی سے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ 8 فروری کا احتجاج پی ٹی آئی اور اس کی جیل میں قید قیادت کیلئے کس حد تک مختلف نتائج دے سکتا ہے۔ اسی تناظر میں پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے، کارکنان کو ہدایت دی گئی ہے کہ ضلعی اور یونین کونسل کی سطح پر علامتی احتجاج ریکارڈ کرائیں، جب کہ پنجاب میں خصوصاً بڑے پیمانے پر مرکزی احتجاج سے گریز کیا جائے تاہم، خود پارٹی کے اندر بھی توقعات محدود نظر آتی ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع نے اعتراف کیا کہ کسی موثر یا بامعنی احتجاجی سرگرمی کا دائرہ زیادہ تر خیبر پختونخوا تک محدود رہنے کا امکان ہے جب کہ موجودہ سیاسی اور انتظامی ماحول میں پنجاب میں متحرک احتجاج کے امکانات بیحد کم ہیں۔ پارٹی کے ایک سینئر ذریعے نے کہا کہ پارٹی قیادت خود بھی سمجھتی ہے کہ کسی بڑی پیش رفت یا انقلابی نتیجے کے امکانات بہت کم ہیں، 8 فروری کے احتجاج کو فیصلہ کن محاذ آرائی کے بجائے محض سیاسی موجودگی کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کے بعد محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد کی قیادت ممکنہ طور پر احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر زور دے سکتی ہے تاہم، کسی بھی ممکنہ مذاکرات کیلئے واضح شرائط درکار ہوں گی۔ ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے حلقوں تک رسائی رکھنے والے پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق یہ بات واضح الفاظ میں بتا دی گئی ہے کہ محاذ آرائی کی سیاست ختم کیے بغیر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ ایک ذریعے نے کہا کہ پیغام بالکل واضح ہے، موجودہ سیاسی نظام کو چلنا ہے، کسی بھی صورت موجودہ سیٹ اپ کو خطرے میں ڈالنے یا ایسی سیاسی تحریک کی اجازت نہیں دی جائے گی جو معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کر دے۔ ذرائع کے مطابق ملکی معاشی صورتحال نے سیاسی بے چینی کیلئے کسی بھی گنجائش کو انتہائی محدود کر دیا ہے۔ سابقہ رابطوں سے آگاہ ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر کوئی بھی ایسی سیاسی سرگرمی یا تحریک قابل قبول نہیں ہوگی جو معاشی استحکام کو نقصان پہنچائے، ان تمام پابندیوں اور حقائق کے تناظر میں، 8؍ فروری کے بعد پی ٹی آئی کی آئندہ سیاسی سمت غیر یقینی دکھائی دیتی ہے، جبکہ پارٹی کے اندر اس بات پر بحث جاری ہے کہ مذاکرات، تنظیمی صلاحیت اور عوامی متحرک کیے بغیر طویل محاذ آرائی کی سیاست کس حد تک قابلِ عمل ہے۔
پاکستان کی مسلح افواج
راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، انہوں جدید ڈرونز، الیکٹرانک وارفیئر اور سرویلنس ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر روہی ای اسکلز لرننگ حب اور اے پی ایس عباسیہ کیمپس کا افتتاح کیا گیا جب کہ ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کا اعلان بھی کیا گیا اور معیاری تعلیم سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر حاضری بھی دی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں۔
بلڈ پریشر سے ہمیشہ
خون کے دباؤ یا بلڈ پریشر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شریانوں سے کتنی مقدار میں خون گزر رہا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر یا فشار خون کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب شریانوں سے گزرنے والے خون کا دباؤ مسلسل بہت زیادہ ہو۔ ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا، جبکہ امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بہت عام ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں، مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ورزش کرنے کی عادت سے اس کو قابو میں رکھنا ممکن ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ اس مقصد کے لیے کتنی ورزش کرنا ضروری ہے؟ اس کا جواب کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دیا گیا۔ کچھ عرصے پرانی اس تحقیق میں 5 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ نوجوانی اور 20 سے 25 سال کی عمر میں بیشتر افراد جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں، مگر وقت کے ساتھ روزمرہ کے معمولات میں تبدیلیاں آتی ہیں۔ یہ بات تو متعدد تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوچکی ہے کہ ورزش کرنے سے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے مگر اس تحقیق کے نتائج میں عندیہ دیا گیا کہ جوانی میں جسمانی سرگرمیوں کی سطح مستحکم رکھنا بلڈ پریشر کو خود سے دور رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔ تحقیق میں شامل افراد کی صحت کا جائزہ 3 دہائیوں تک لیا گیا اور ان کی جسمانی صحت کا تجزیہ کیا گیا جبکہ ورزش اور تمباکو نوشی جیسی عادات کی تفصیلات سوالناموں کے ذریعے حال کی گئیں۔ ہر بار طبی تجزیے کے دوران بلڈ پریشر کو بھی 3 بار جانچا جاتا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 18 سے 40 سال کی عمر کے افراد میں جسمانی سرگرمیوں کی سطح میں بتدریج کمی آئی جبکہ بلڈ پریشر کی سطح بڑھنے لگی۔ محققین کے مطابق جوانی میں ورزش کو عادت بنانا درماینی عمر میں ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جوانی میں ہر ہفتے 5 گھنٹے تک معتدل شدت کی ورزش کرنے والے افراد میں درمیانی عمر میں ہائی بلڈ پریر سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک گھٹ جاتا ہے۔ اگر یہ افراد جسمانی سرگرمیوں کی عادت کو 60 سال کی عمر تک برقرار رھیں تو یہ خطرہ مزید کم ہو جاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج امریکن جرنل آف پرینیٹیو میڈیسن میں شائع ہوئے۔ اس حوالے سے امریکا امریکا کے معروف طبی ادارے مایو کلینک کی جانب سے جاری سفارشات کے مطابق ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ کی معتدل ایروبک سرگرمیوں یا 75 منٹ کی سخت ورزشیں یا دونوں کے امتزاج پر مبنی جسمانی سرگرمیوں کو عادت بنانا چاہیے۔ مایو کلینک کے مطابق ایک ہفتے میں زیادہ تر دنوں میں کم از کم 30 منٹ کی ایروبک جسمانی سرگرمیوں کو ہدف بنائیں اور اگر آپ ورزش کرنے کے عادی نہیں تو بتدریج جسمانی سرگرمیوں کے دورانیے کو بڑھائیں۔ ہر وہ جسمانی سرگرمی جس سے دل کی دھڑکن اور سانس کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہو، اسے ایروبک سرگرمی تصور کیا جاتا ہے۔ رقص، سائیکل چلانا، سیڑھیاں چڑھنا، باغبانی، جاگنگ، سوئمنگ اور چہل قدمی اہم ایروبک سرگرمیاں ہیں۔ یہ واضح رہے کہ ورزش کو معمول بنانے کے ایک سے 3 ماہ بعد بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہ اثرات اس وقت تک ہی برقرار رہتے ہیں جب تک آپ ورزش کرنا جاری رکھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ورزش کو معمول بنانے سے صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے جسمانی وزن کو مستحکم رکھنا ضروری ہے۔ اگر آپ موٹاپے کے شکار ہیں تو جسمانی وزن میں 2.3 کلوگرام کمی سے بھی بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔
مقبوضہ جموں کشمیر
مقبوضہ جموں کشمیر میں برفانی تودا گرنے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے مشہور سیاحتی علاقے سونمرگ میں منگل کی رات دیر گئے ایک بڑا برفانی تودا گرا۔ برفانی تودا گرنے کی وجہ سے گھروں اور گاڑیوں کو برف نے لپیٹ میں لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ یہ وائرل ویڈیو ایک سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر شے پہلے ہی برف میں ڈھکی ہوئی ہے اور برف کا تودا گرنے کے بعد متاثرہ علاقے میں کئی فٹ برف مزید جم گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم اس علاقے میں شدید برفباری ریکارڈ کی جارہی ہے اور برفانی تودا گرنے کی وارننگ پہلے سے جاری کی گئی تھی۔
دبئی میں دنیا
دبئی نے دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان کردیا۔ دبئی حکومت نے نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جس کے بارے میں بتایا گیا ہےکہ یہاں دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ جلد شروع کی جائے گی۔ دبئی حکومت نے بتایا کہ دبئی کے گولڈ ڈسٹرکٹ میں نیا سیاحتی مقام ہوگا، منصوبے اور ڈیزائن مرحلہ وار سامنے آئیں گے، یہاں ہزار سے زائد گولڈ ریٹیلرز کے ساتھ نیا مرکز تعمیر ہوگا۔ دبئی حکومت کے مطابق ریٹیل، ہول سیل، سرمایہ کاری سب ایک جگہ جمع ہوں گے، مکمل سونے اور زیورات کی ویلیو چین ایک جگہ اکھٹے ہوں گے۔ اسی حوالے سے اماراتی حکام کا کہنا ہےکہ سونا دبئی کی شان اور تجارتی ورثے کی علامت ہے۔
بھارتیوں کے غیرقانونی
بھارتی شہریوں کا غیر قانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سکیورٹی کے لیے سنگین چیلنج بن گیا۔ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق 2025 میں 23830 بھارتی غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار ہوئے جبکہ 2024 میں امریکی حکام نے 85119 بھارتیوں کوغیر قانونی طور پر سرحد عبور کرتے گرفتار کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مودی کی ناقص پالیسیوں نے ہزاروں بھارتی شہریوں کو قانون شکن راستے اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ بھارتی جریدے کا کہنا ہے کہ گرفتار بھارتی شہری روشن مستقبل کے لیے غیر قانونی طریقوں سے امریکا جا رہے تھے۔ عالمی سکیورٹی اداروں نے بھی بھارتیوں کی غیرقانونی امیگریشن، اسمگلنگ، جعلی ڈگریوں اور منظم جرائم کو بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
عمران خان کو ٹارچر کرنے
راولپنڈی: علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران خان کو ٹارچر کرنے کے لیے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ گزشتہ روز اپنی بہنوں کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا عمران خان سے ملاقات نہیں ہو رہی، پچھلے ایک سال میں جو ملاقاتیں ہوئیں وہ صرف دو درجن ہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا پولیس نے منگل کو بھی عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی، آخری ملاقات 2 دسمبر کو کرائی گئی تھی، سلمان صفدر 20 دسمبر کو گئے تھے اور زبردستی 8 منٹ ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ان کا خیال تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض بنادیں گے، عمران خان اپنی قوم کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں، عمران خان کو ٹارچر کرنے کے لیے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
گل پلازہ کی تعمیر میں
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارا پہلا مقصد لوگوں کی جانیں بچانا اور تاجروں کی بحالی ہے، وزیراعلیٰ نے سانحے کی انکوائری کا حکم دیا ہے، انکوائری رپورٹ کسی بھی وقت آسکتی ہے، اگر انکوائری رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو فوراً جوڈیشل انکوائری کرائیں گے، رپورٹ میں جسے بھی ذمہ دار نامزد کیا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گل پلازہ کو دوبارہ تعمیر کرنے جارہی ہے، اس کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے، گل پلازہ میں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی دکانیں تھیں، تاجروں کو قریبی پلازوں کی دکانوں میں شفٹ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشن سے ایس او پیز پر بات کررہی ہے، جن مارکیٹوں میں ایس او پیز مکمل نہیں ہوں گی ان مارکیٹوں کو بند کریں گے۔
یکے بعد دیگرے کیسز
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں گزشتہ ماہ سزا پانے کے بعد عمران خان کے رہائی کے امکانات مزید معدوم ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی مسلسل قید مزید طویل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ دی نیوز میں اکتوبر 2025ء میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں سابق وزیر اعظم کو درپیش قانونی مشکلات اور طویل عدالتی ٹائم لائن کی نشاندہی کی گئی تھی، تاہم دسمبر 2025ء میں توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17-17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس وقت دونوں متعدد سزاؤں کے تحت جیل میں ہیں اور اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے کسی فوری ریلیف کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ اب اپیل کا مرحلہ خود ایک بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی 14 سال قید کی سزا کیخلاف اپیل جنوری 2025ء میں دائر کی گئی تھی، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ اپیل سماعت کیلئے مقرر نہیں ہو سکی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی فکسیشن پالیسی کے مطابق فوجداری نوعیت کی اپیلیں سختی سے سینیارٹی کی بنیاد پر سماعت کیلئے مقرر کی جاتی ہیں۔ اس نظام کے تحت پرانے مقدمات بالخصوص ایسے کیسز کو ترجیح دی جاتی ہے جو سزائے موت یا عمر قید سے جڑے ہوں۔ نتیجتاً عمران خان کی اپیل سے کہیں پہلے دائر کی گئی درجنوں فوجداری اپیلیں پہلے ہی سماعت کی منتظر ہیں، جس کے باعث معمول کے عدالتی طریقۂ کار کے تحت یہ امکان کم ہی دکھائی دیتا ہے کہ عمران خان کی اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر ہو گی، ماسوائے اس کے کہ عدالت خود اُن کی اپیل ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے منظور کرے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع نجی طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ اگر ایسی ترجیحی فکسیشن نہ دی گئی تو القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل کی باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر ہونے میں مزید کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ دسمبر 2025ء میں توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائی جانے والی سزا کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ قانونی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کیخلاف دائر کی جانے والی اپیل کو بھی اسی نوعیت کی تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے اور اس پر کارروائی میں ایک سال سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے، سوائے اس کے کہ عدالت جلد سماعت کا فیصلہ کرے۔ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ایک سینئر وکیل نے اس صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی ایک مقدمے میں بالآخر ریلیف بھی مل جائے تو دوسری سزا عمران خان کو بدستور جیل میں رکھے گی۔ دوسری جانب، 9 مئی سے متعلق متعدد مقدمات بھی مختلف مراحل پر زیرِ التوا ہیں۔ پی ٹی آئی کے اپنے قانونی ماہرین یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ استغاثہ کے پاس اب بھی اتنی گنجائش موجود ہے کہ وہ مقدمات کو طول دے سکے، جس کے باعث کسی ایک کیس میں ضمانت یا بریت کے باوجود رہائی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے اندر سنجیدہ قیادت ذاتی حیثیت میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے کہ پارٹی کے بانی کیلئے قانونی راستہ تیزی سے تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ ان رہنماؤں کے مطابق، پارٹی کے اندر موجود سخت گیر عناصر کی جانب سے مسلسل محاذ آرائی کی پالیسی نے سیاسی یا عدالتی ریلیف کے امکانات کو مزید محدود کر دیا ہے۔ پارٹی کے ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ سینئر سطح پر یہ احساس بڑھتا جا رہا ہے کہ اگر طرزِ عمل میں تبدیلی نہ لائی گئی یا عدالتی سطح پر کوئی غیر معمولی مداخلت نہ ہوئی تو عمران خان کے قانونی مسائل فی الحال ختم ہوتے نظر نہیں آتے۔ حتیٰ کہ انتہائی خوش گمان صورتِحال میں بھی، یعنی اگر ہائی کورٹ کی سطح پر بریت حاصل ہو جائے، تب بھی اپیل کے مجموعی عدالتی عمل طویل اور وقت طلب ہو سکتا ہے۔ جب تک عدالت اپیلوں کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کا فیصلہ نہیں کرتی، یا کوئی سیاسی مفاہمت سامنے نہیں آتی، یا کوئی غیر متوقع پیش رفت نہیں ہوتی، موجودہ قانونی ٹائم لائن یہی ظاہر کرتی ہے کہ عمران خان کی قید کا سلسلہ طویل عرصے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان حکومت نے
بلوچستان حکومت نے صوبائی محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ مذہبی امور کے حکام کے مطابق محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کی منظوری کے بعد محکمے کی 400 سے 450 خالی اسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔ محکمہ مذہبی امور کے پاس گزشتہ چار برسوں سے زکوٰۃ فنڈ کی مد میں رکھے 4 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحقین میں تقسیم کرائے جائیں گے۔ حکام کے مطابق محکمے کی پراپرٹی،گاڑیاں، دفاتر اور فرنیچر بورڈ آف ریونیو کو دے دیے جائیں گے جبکہ محکمہ مذہبی امور کے سیکریٹریٹ میں تعینات عملہ محکمہ نظم ونسق کو دے دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر تعینات عملہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژن کی سطح پر تعینات عملہ کمشنر کے سپرد کردیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر صوبائی محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارت کی ایک اور
بنگلادیش نے چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا، اس کی جگہ ڈیفنس اکنامک زون بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بنگلا دیش اکنامک زونز اتھارٹی (BEZA) کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبے کو منسوخ کرکے اس کی جگہ ڈیفنس اکنامک زون بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چوہدری عاشق محمود کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بنگلادیش اکنامک زونز اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کا مقصد فوجی اور دفاعی صنعتوں میں ملکی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ چوہدری عاشق محمود کا کہنا تھا کہ فوجی صنعت میں ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان کی تیاری پر طویل عرصے سے بات چیت جاری تھی، ان مصنوعات کی عالمی سطح پر طلب موجود ہے اور بنگلا دیش کو بھی اپنی دفاعی ضروریات خود پورا کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں آرمڈ فورسز ڈویژن، وزارت دفاع اور چیف ایڈوائزر کے دفتر کے درمیان مشترکہ طور پر پہلے سےکام ہو رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تقریباً 850 ایکڑ خالی زمین کی نشاندہی کی ہے،گزشتہ سال جون تک یہ زمین بھارتی اقتصادی زون کے لیے مختص تھی جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا، اب اس علاقے کو ماسٹر پلان میں دفاعی اقتصادی زون کے طور پر شامل کیا جائےگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلا دیش کے دوست ممالک کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، اس وقت یہ بتانا ممکن نہیں کہ کون سا فوجی ساز و سامان تیار کیا جائےگا کیونکہ اس کا فیصلہ طلب اور ضرورت کی بنیاد پر کیا جائےگا۔
ایم کیو ایم پاکستان کا
ایم کیو ایم پاکستان نے سانحہ گل پلازہ پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی ڈیمانڈ سے پیچھے نہ ہٹنے کا بھی اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیراطلاعات اور میئر کراچی کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ سانحہ گل پلازہ سے نظریں ہٹانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، چاہے سندھ حکومت ایم کیو ایم رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے یا ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے ، سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو انصاف دلاکر رہیں گے۔ ایم کیو ایم نے متاثرین گل پلازہ کے حقوق کے لیےبھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا، پارٹی اجلاس میں احتجاج سمیت اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھانےاور قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کیا گیا۔ اس سے پہلے مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا تھا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے وفاقی وزیروں اور رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے لی۔ ذرائع کے مطابق خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور انیس قائم خانی کو سکیورٹی واپس دے دی گئی ہے۔
ایران نے حملہ کیا
اسرائیل جنگی جنون سے باز نہ آیا، وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کو بھر پور اور طاقتور جواب دینے کی دھمکی دیدی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ نیتن یاہو نےکہا کہ ایران حملہ کرنے کی غلطی نہ کرے ، اگر ایران نے حملہ کیا تو ہم بھرپور ، طاقتور اور پوری قوت سے جواب دیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے ہٹ دھرمی سے بیان دیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت دینے سے متعلق باتیں ہورہی ہیں تاہم ایسا نہ پہلے ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مؤقف پر قائم ہیں اور ماضی میں بھی فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا اور یہ پالیسی غزہ کی پٹی پر بھی لاگو ہوگی۔ غزہ میں غیر ملکی فوجیوں کے داخلے سے متعلق بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وہ غزہ میں ترک اور قطری فوجیوں کو داخل ہونے نہیں دیں گے۔
امریکی دھمکیوں کے بعد
امریکا کی جنگی مشقوں اور بحری بیڑے کی مشرقی وسطیٰ آمد کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے فوجی مشقوں کے تناظر میں فضائی حدود کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ نوٹم میں کہا گیاکہ آبنائے ہرمز کے اطراف پرواز 27 تا 29 جنوری تک 25 ہزار فٹ سے نیچے نہ کی جائیں۔ ایرانی حکام نے بتایا کہ یہ مشقیں 9 کلو میٹر کی حدود میں ہوں گی۔ ادھر پاسدران انقلاب نے بھی دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں آئے تو حملہ کریں گے۔ پاسدران انقلاب نے بیان میں کہا کہ امریکی صدر گفتگو زیادہ کرتے ہیں، جنگ کا فیصلہ تو میدان میں ہوگا۔
امریکی بحری بیڑہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایک بحری بیڑہ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، امید ہے ایران ہم سے ڈیل کرلےگا۔ امریکی صدر نے آئیوا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کیا، ایران میں فوجی کارروائی میں کوئی بھی شہری نہیں ماراگیا،امید ہے ایران ہم سے ڈیل کرلےگا۔ امریکی صدر نے تقریب سے خطاب کے دوران وسط مدتی انتخابات کیلئے مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ ٹرمپ نےکہا کہ آج سے وسط مدتی انتخاب کی مہم شروع کررہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیاکہ وہ وسط مدتی انتخابات با آسانی جیت جائیں گے، ساتھ یہ بھی کہاکہ انتخابات ہارنے کی صورت میں امریکا بہت کچھ کھودے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا میں تاریخی منہگائی تھی، آج امریکی معیشت مستحکم ہورہی ہے، منہگائی کم ہے، امریکا آج سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ ملک ہے، ایک سال کے دوران سرمایہ کاری کا حجم 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ سرحدوں کوغیرقانونی تارکین وطن کیلئے مکمل بندکردیا ہے، امریکاکی جتنی عزت اب دنیا میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔
بھارت میں طیارے کی
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے چارٹرڈ طیارے میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار بھی سوار تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال
لاہور لندن سے زیادہ
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک اور لندن سے زیادہ محفوظ ہے۔ سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں گاڑیوں کے کالے شیشے کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کالے شیشوں سے متعلق بیرون ملک اضافی فیس جمع کرائی جاتی ہے، اگر کوئی سکیورٹی یا پھر شوق کے لیے کالے شیشے استعمال کرتا ہے تو وہ فیس دے۔ چیئرمین کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے آخری میٹنگ میں کہا تھا جب تک پالیسی نہ بنے کارروائی نہ کریں، اس کے باوجود لوگوں پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کمیٹی ہمیں گائیڈ کرے، اس کی پالیسی کسی صوبے اور وفاق میں نہیں ہے، چیئرمین کمیٹی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر پالسیی نہیں ہے تو جرمانے کیسے کر رہے ہیں؟ طلال چوہدری نے کہا کہ ایکسائز کا ایک ایکٹ ہے اس پر ہم کارروائی کر رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ 10 سال پہلے سرٹیفکیٹ جاری ہوتے تھے لیکن اس کا غلط استعمال کیا گیا، کالے شیشے ایک فیشن بن چکا ہے اور لوگ اسکن کی بیماری کا بہانہ کرتے ہیں، 50 ہزار روپے جرمانے کا ایک قانون موجود ہے۔ اجلاس میں ممبر کمیٹی ثمینہ ممتاز نے کہا کہ سکیورٹی خدشات موجود ہیں، پولیس لوگوں کو محفوظ نہیں کر پا رہی، کچے کے 6 پولیس اہلکاروں نے ایک بچی کا ریپ کیا، سکیورٹی خدشات پر ہمارے ایک ممبر شہید ہو چکے ہیں۔ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، ریپ پوری دنیا میں ہوتے ہیں، لیکن لاہور لندن سے زیادہ محفوظ ہے، جس پر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اپر دیر میں لوگوں کو روک کر ان کے گلے کاٹے جا رہے ہیں، آپ یہاں ہمیں بتا رہے ہیں پاکستان لندن اور نیویارک سے زیادہ محفوظ ہے۔
ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن
پشاور: ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں برفباری کے بعد کمراٹ اور گلیات کی تمام شاہراہیں مکمل طور پر بند کردی گئیں۔ محکمہ سیاحت کے مطابق اپر دیر میں کمراٹ کی تمام سڑکیں شدید برفباری کے باعث بند ہیں جب کہ گلیات میں بھی شدید برفباری کے بعد تمام شاہراہیں مکمل طور پر بند ہوگئیں۔ محکمہ سیاحت نے بتایا کہ شوگران جانے والی سڑک بند اور ناران سے کاغان تک راستے کھلے ہیں۔ اسی طرح سوات میں سیاحتی مقامات تک راستے فور بائی فور گاڑیوں کے لیے کھلےہیں اور چترال میں سڑکیں فور بائی فور گاڑیوں کے لیے قابلِ استعمال ہیں۔ محکمہ سیاحت نے سیاح اور مسافروں کو سنو چین کا استعمال کر نے اور غیرضروری سفرسےگریزکرنے کی ہدایت کی ہے۔
سکیورٹی واپس لیکر
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر کراچی کو فوری طور پر وفاق کے کنٹرول میں لینے کا مطالبہ کر دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کراچی جیسا اہم شہر سندھ حکومت جیسی نااہل صوبائی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہونا چاہیے، کراچی کو فی الفور وفاق کا حصہ بنایا جائے، وفاق ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کراچی کو کنٹرول کرسکتا ہے، وفاق کو آرٹیکل 148 کے تحت کراچی کو کنٹرول میں لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا گل پلازا کا سانحہ ہوا، لوگ شہید ہوگئے، گل پلازہ کی غفلت اور کارکردگی پر ہم نے اسے ظلم کہا، ظلم کوظلم کہنے پر یہ رویہ ہے تو دوبارہ کہتا ہوں کراچی کو ان کے چنگل سے آزاد کرایا جائے، سندھ حکومت کے اس اقدام سے ایم کیو ایم کے موقف کی تائید ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے سکیورٹی واپس لینے سے متعلق سوال پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھ سے بھی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، سکیورٹی واپس ہمیں سیکیورٹی ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ سمجھتے ہیں سیکیورٹی واپس لے کر ہمیں ڈرا لیں گے، انہیں حق نہیں کہ وہ کراچی کے حکمران رہیں، سندھ حکومت ایسے اقدامات کرکے ہماری آواز دبا نہیں سکتی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا جئے سندھ والے شاہراہ پر کھڑے ہو کر پاکستان توڑنے کا نعرہ لگاتے ہیں، سندھ حکومت انہیں سکیورٹی دیتی ہے، یہ پاکستان کو اپنے اقدامات سے تباہ وبرباد کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا گیا ہے اور کابینہ میٹنگ میں بھی یہ بات کررہے ہیں، ساری وفاقی حکومت اور ریاست ہمارے موقف کو سن رہی ہے، دنیا چاند پر جاتی ہے اور ہمارے بچے گٹر میں گر رہے ہیں، کوئی غیر جمہوری ، غیر آئینی بات نہیں کررہا، پیپلزپارٹی سے بھی بات کریں گےکہ وہ ہمارے ساتھ یہ کرکے اپنے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔
پاکستان میں بجلی گیس
اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہےکہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک کیا جارہا ہے۔ عالمی بینک نے جنوبی ایشیا میں ترقی کے موضوع پر رپورٹ جاری کی جس میں عالمی بینک نے پاکستان میں ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس بیس بڑھانے پر زور دیا جب کہ ریونیو بڑھانے کیلئے آلودگی کی حوصلہ شکنی کی بھی تجویز دے دی۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں زیرِ زمین پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہے، ناقص آبپاشی نظام اور غیر مؤثر زرعی طریقوں سے پانی ضائع ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں جدید آبپاشی منصوبے سے 57 فیصد پانی کی بچت ہوئی جب کہ جدید زرعی منصوبوں سے فصلوں کی پیداوار میں 14 سے 31 فیصد اضافہ ہوا۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک کیا جارہا ہے، سبسڈی اصلاحات سے غلط تقسیم، مالی نقصان، سرکلر ڈیٹ میں کمی آئے گی، ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی کو سماجی تحفظ کے پروگراموں پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے لیے کلائمٹ رسک فیسلٹی قائم کی جارہی ہے، بی آئی ایس پی کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مزید مؤثر بنایا گیا۔
سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ
کراچی: سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سانحہ گل پلازہ میں متاثر ہونے والے دکانداروں کو 5-5 لاکھ روپے کچن اور یوٹیلیٹی اخراجات کے لیے کمشنر کے ذریعے ادا کیے جا رہے ہیں۔ سندھ کابینہ نے متاثرہ دکانداروں کو ایک ایک کروڑ روپے بلاسود قرض فراہم کرنے کی منظوری دی اور اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ قرض دکانداروں کو دوبارہ کاروبار شروع کرنے کے لیے دیا جا رہا ہے، ایک کروڑ روپے پر واجب الادا سود حکومت سندھ ادا کرے گی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا تمام متاثرہ دکانداروں کو دو ماہ کے اندر کاروبار شروع کرنے کے لیے دکان کی سہولت فراہم کی جائے گی، ہم دکانداروں کے تحفظ اور سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی وزیر اعظم سے ملاقات میں تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ جمعے یا پیر تک ہوگا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملاقات میں آئی سی سی معاملات پر بریفنگ دی، وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور شہباز شریف کی ملاقات میں محسن نقوی نے آئی سی سی کے دہرے معیار کے بارے میں بریفنگ دی، محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے لیے دوسرا قانون استعمال کرتاہے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نےکہا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکارکرچکا تھا جس پر اسے دوسرا وینیو دیاگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے کہا بنگلادیش نے آئی سی سی کوبھارت میں سکیورٹی خدشات پربھارت نہ جانے سے آگاہ کردیا تھا، چئیرمین پی سی بی نے کہابنگلا دیش کو متبادل وینیو دینے کی بجائے ورلڈ کپ سے آؤٹ کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا اگرپاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا توپاکستان کو شمولیت کےعوض خطیر رقم نہیں ملے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ ہم میچ نہ کھیلیں تو اس کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا۔
ملک کے بالائی علاقوں
ملک کے بیشتر بالائی اور شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم داخل ہونے سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ ، زیارت ، کوژک ٹاپ ، کان مہترزئی ، خانوزئی ، شیلا باغ اور مسلم باغ میں برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا جس سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقوں برف باری سے اہم شاہراہیں برف سے ڈھک گئی ہیں۔ قلات میں تین انچ تک برف پڑچکی ہے، لکپاس اور دیگر قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال اورنمک پاشی کی جا رہی ہے۔ ادھر استور میں گزشتہ رات سے پہاڑوں اوربالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ جاری ہے۔ چلاس میں بابوسر ٹاپ،نانگا پربت،بھٹوگاہ ٹاپ،داریل اورتانگیر کے پہاڑوں پر برف باری ہورہی ہے۔ غذر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور میدانی علاقوں بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ دوسری جانب وادی نیلم میں برف باری کے باعث بندشاہراہ نیلم کو چلہانہ سے کیل تک ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔
ضلع چاغی اور صوابی میں
بلوچستان کے ضلع چاغی اور خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں ٹریفک حادثات میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بلوچستان کے ضلع چاغی کےعلاقے یک مچ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو دالبدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب صوابی میں حادثہ موٹر وےایم ون پر انبار انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں2 افرادجاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار گاڑیاں پشاور سے اسلام آباد جا رہی تھیں۔ حادثے کے وقت موٹروے پر ٹریفک کی روانی کچھ دیر کےلیے متاثر رہی۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
امریکا میں شدید برفانی
امریکا میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کردیا، برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما، نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں سرد ہواؤں کے ساتھ شدید برف باری اور بارش جاری ہے برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 19 ہزار پروازیں منسوخ ہوگئیں ، واشنگٹن میں وفاقی دفاتر بند ہیں۔ آرکنساس سے نیو انگلینڈ تک ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، شدید خراب موسم کے باعث سڑکیں اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ۔ پٹسبرگ کے شمالی علاقوں میں 20 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ درجہ حرارت منفی 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کچھ علاقوں میں دہائیوں کی شدید ترین سردی محسوس کی گئی۔ نیویارک سٹی میں 8 افراد کی لاشیں کھلے مقامات سے ملی ہیں۔ بارش اور برفانی طوفان کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، 44 ریاستوں کے تقریبا 20 کروڑ افراد کے لیے شدید ترین ٹھنڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے، 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید شدید سردی اور ممکنہ طور پر ایک اور برفانی طوفان مشرقی ساحلی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ ایران سے
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران سے نئی ڈیل کے لیے چار شرائط عائد کرنا چاہتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان شرائط میں افزودہ یورینیئم کی ایران سے مکمل منتقلی، مقامی سطح پر یورینیئم کی افزودگی روکنا، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی حد بندی اور علاقائی پراکسیز سے تعاون بند کرنا شامل ہیں۔ امریکی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کا نیول بلاکیڈ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ایران تیل برآمد نہ کرسکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی قسم کےحملے کو مکمل جنگ تصور کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا۔
بھارت: مغربی بنگال میں
کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے 100 کے قریب افراد کو گھروں میں قرنطینہ کردیا جب کہ ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صورتحال کے پیش نظر تھائی لینڈ نے بھی احتیاطی تدابیر بڑھا دی ہیں اور مغربی بنگال سے آنے والے مسافروں کے لیے بڑے ہوائی اڈوں پر متعدی امراض کی اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نپاہ وائرس پہلی بار 1998 میں ملائیشیا میں سامنے آیا تھا اور عالمی ادار صحت کے مطابق یہ ایک خطرناک زونوٹک (zoonotic) وائرس ہے جو بنیادی طور پر چمگادڑوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نپاہ وائرس کے لیے تاحال کوئی مخصوص علاج یا منظور شدہ ویکسین دستیاب نہیں جس کے باعث حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سونے کی قیمت میں 6 ہزار
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ21 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 573 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 46 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں سونا 5 ہزارڈالرفی اونس سے بڑھ گیا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت526 روپےبڑھ کر 10 ہزار 801 روپے ہوگئی۔
اگر 2 یا 3 دن میں تیراہ آپریشن
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر 2 یا 3 دن میں تیراہ آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔ سوات مینگورہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہناتھاکہ آج صبح وفاق نے نوٹیفکیشن نکالا ہے تیراہ کےلوگوں کو نکلنے کا نہیں کہاگیا، کیا تیراہ کےلوگ شادی کی تقریب میں جارہےتھے؟ انہوں نے کہا کہ جب ہمیں شکست نہ دے سکے تو ہم پردہشتگردی کے الزامات لگائے گئے، تیراہ میں لوگوں کونقل مکانی پر مجبورکیاگیا، 24رکنی کمیٹی کو مجبورکیاگیا اور پھر آپریشن پر مجبور ہوئے۔ ان کا کہنا تھاکہ نہ ہم فوج کے دشمن ہیں اور نہ ہی اداروں کے، جولوگ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں،ہم ان کے خلاف ہیں، اجلاس چھوڑکرفوجی جوانوں کے جنازےمیں شریک ہوا، اب مجھےجنازوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی، بلایا نہیں جاتا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ اگر 2 یا 3 دن میں آپریشن نہ روکاگیا تو ہم نئی حکمتِ عملی بنائیں گے۔ عمران خان کی رہائی کے حوالے سے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیےہرممکن کوشش کریں گے، اگر بانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآگئےتوکسی کی خیرنہیں، یہ لوگ اداروں اور صوبائی حکومت کےدرمیان تصادم چاہتےہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو فوجی احکامات پر خالی کرانےکی بے بنیاد خبروں کی تردید کی اور دعوے بدنیتی پر مبنی قرار دیے۔
ٹرمپ کل مسئلہ کشمیر کو
برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کو خدشہ ہےکہ کل ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں تعمیر نو کے لیے بورڈ آف پیس میں بھارت کو دعوت دی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ بھارت اس دعوت کو قبول کرےگایا نہیں۔ غزہ بورڈ آف پیس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی قائم کرنا اور عبوری حکومت کی نگرانی ہے۔ بورڈ آف پیس میں پاکستان،ترکیے،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے شمولیت قبول کی، بورڈ میں 59 ممالک نے دستخط کیے، ڈیووس میں ہوئی تقریب میں 19 ممالک کی نمائندگی موجود تھی۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ ڈیووس میں نریندرمودی کودعوت دی گئی تھی لیکن وہ شریک نہیں ہوئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کے غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے سے مغربی ایشیا میں استحکام اور امریکی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں، کل کو ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ میں لاسکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ صرف امریکا کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ہے، میرا خیال ہے کہ ہم اسے دوسری جگہوں پر بھی پھیلاسکتے ہیں، جیسے ہم نے غزہ میں کامیابی سے کیا۔ بھارت کے سابق سفیر اکبر الدین کے مطابق بھارت کو بورڈ آف پیس میں شامل نہیں ہونا چاہیے، بورڈ اقوام متحدہ کی قرارداد 2803 سے متصادم ہوسکتا ہے اور بورڈ میں شامل ہونے سے بھارت بورڈ کے فیصلوں کی توثیق کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ سابق بھارتی سفیر رنجیت رائےکا کہنا ہےکہ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی کوئی مدت مقرر نہیں، اسے غزہ کے باہر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
امریکا کی متعدد ریاستوں میں
امریکا کی متعدد ریاستوں کو کئی برسوں کے سب سے شدید برفانی طوفان کا سامنا ہے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا اور 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما، نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں شدید برفباری، بارش اور سرد ہواؤں کا راج ہے۔ نیویارک کے دیہی علاقے میں درجہ حرارت منفی 49 تک گر گیا ہے۔ شدید برفباری کے باعث امریکا بھر میں 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق شدید برفباری کے باعث امریکا کی 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ خون جماتی سردی سے 40 ریاستوں کے 24 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اورگردونواح میں 6 سے 10 انچ برف کی پیشگوئی ہے جس کی وجہ سے پیر کو وفاقی دفاتر بند رکھنے اور نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسز کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ نیویارک کو کئی برسوں کے بعد موسم سرما کے شدید ترین طوفان کا سامنا ہے۔ نیویارک بھر میں ہڈیوں کو جما دینے والی اور خطرناک سردی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیویارک کے واٹر ٹاؤن شہر میں منفی 34، کوپن ہیگن گاؤں میں منفی 49 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہو چکا ہے، نیویارک کے مختلف حصوں میں 8 سے 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ نیویارک کی گورنر نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکا میں برفانی طوفان کا اثر اگلے ہفتے تک برقرار رہے گا۔
پاکستان ورلڈکپ کھیلے گا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھارت میں کھیلنے سے انکار پر بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے نکالنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی ایونٹ میں شرکت پر تاحال سوالیہ نشان ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان تو ہو گیا لیکن کیا پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا ؟اس پر مشاورت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ہونے یانہ ہونے سے متعلق امور پرگفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مشاورت ہورہی ہے، حکومت کردار ادا کرے گی ،جو فیصلہ ہوگا آگاہ کردیاجائے گا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہےکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے، آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو کرکٹ کے اصولوں پر چلنا چاہیے، ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں، کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے۔ اس سے قبل چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے تابع ہیں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جانے سے انکار کیا۔ بنگلادیش بورڈ کا مؤقف تھا کہ سکیورٹی خدشات پر اُس کے میچز سری لنکا منتقل کیئے جائیں۔ تاہم آئی سی سی نے بنگلا دیش بورڈ کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو میگا ایونٹ میں شامل کر لیا۔ گزشتہ دنوں ذرائع سے یہ خبر سامنے آٗئی تھی کہ بنگلا دیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری سے ہونا ہے،ایونٹ میں پاکستان کے میچز سری لنکا میں شیڈولڈ ہیں۔
رواں مالی سال کے پہلے
اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر 2025 کے دوران پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپےکا اضافہ ہوگیا جس کے بعد بجلی شعبےکا سرکلر ڈیٹ 1837ارب روپے پر پہنچ گیاجو جون 2025 میں 1614 ارب روپے تھا۔ ذرائع کے مطابق سرکلرڈیٹ ایک ہزار 225 ارب روپےکم کرنے کے معاہدوں کے 2 ماہ بعد بھی پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا۔ ستمبر 2025 میں بینکوں کے ساتھ حکومت نے معاہدے کیے جس کے بعد اکتوبراور نومبر 2025 کے 2 مہینوں کے دوران پاور سرکلر ڈیٹ کا سرکلر ڈیٹ 144 ارب روپے بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق مطابق نومبر 2025 تک بجلی شعبےکا سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 837 ارب روپے رہاجو ستمبر 2025 میں ایک ہزار 693 ارب اور جون 2025 میں ایک ہزار 614 ارب روپے تھا، یعنی رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران جون کے مقابلے میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 223 ارب روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں بجلی شعبےکے سرکلر ڈیٹ میں544 ارب روپےکی کمی ظاہر ہوتی ہےکیونکہ نومبر 2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 381 ارب روپےتھا۔ ستمبر 2025 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کے لیے وفاقی حکومت اور 18کمرشل بینکوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔
سانحہ گل پلازہ پر سوالات کے
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر سوالات کے جواب دینے کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر سنگین نوعیت کے سوالات ہیں، پوچھا کچھ اور جارہا ہے اور جواب کچھ اور دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سانحے کے 20، 22 گھنٹے کے بعد گل پلازہ پہنچے، اس تاخیر کا بتائیں، میئر کراچی 23 گھنٹے کے بعد گل پلازہ پہنچے، تنقید ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں، آپ نے آنے کے بعد جب لوگوں کا رویہ دیکھا تو سنگینی کا پتہ چلا۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ان سوالات کے جوابات دیں، آپ واقعے کی سنگینی سے توجہ ہٹا رہے ہیں ہر سوال کا جواب ہے مگر آپ خود کو بچا رہے ہو، آپ سے سوال ہو تو آپ کہتے ہیں سانحے پر سیاست نہ کریں۔
سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ
کراچی: سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم افرادکے خلاف درج کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکام کا بتنا ہے کہ سانحے میں جاں بحق افراد 71 افراد میں سے 20 لاشوں کی شناخت کرلی گئی جبکہ لاپتہ افرادکی فہرست میں 82 افراد کے نام شامل ہیں۔
پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل
پشاور: کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان کرپشن اسکینڈل کا ایک ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے جسے انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائےگا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینڈل میں اب تک مرکزی ملزم قیصر اقبال سمیت 36 ملزمان گرفتارکیے جاچکے ہیں جبکہ اسکینڈل میں ملوث 6 ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق 4 سے زیادہ گرفتار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں جمع کر رکھی ہیں، 36 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردیےگئے ہیں۔ واضح رہے کہ کوہستان میں 40 ارب روپے کا میگا کرپشن کیس سامنے آیا تھا۔ اس اسکینڈل میں سرکاری افسران، ٹھیکیداروں اور بینک حکام کی ملی بھگت سے جعلی کمپنیوں اور جعلی دستاویزات کے ذریعے اربوں روپے نکلوائے گئے تھے۔
ایم کیو ایم نے کبھی نہیں
لاہور: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے۔ لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں سترہ سال سے100 فیصد اختیار کے ساتھ ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کا 97 فی صد کراچی دیتا ہے، چور اور سپاہی دونوں کا تعلق کراچی سے نہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے، ہمارا کوئی مطالبہ بھی ایسا نہیں ہے جو آئین سے ٹکراتا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ نہیں پتا کہ گل پلازہ میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے۔
بھسم شدہ عمارت گل پلازہ
کراچی کی بھسم شدہ عمارت گل پلازہ کو 90 فیصد تک کلیئر کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ گل پلازہ کو 90 فیصد تک کلیئر کردیا گیا ہے تاہم 10 سے11 افراد مسنگ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران عمارت کے ملبے سے 4 ڈی وی آر ملے ہیں جن کی مدد سے سانحے کی وجوہات جاننے میں اہم شواہد ملنے کا امکان ہے۔ گل پلازہ کا ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا جسے دکان مالک کے حوالے کر دیا گیا جبکہ تہہ خانے میں دکان سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم بھی ملی جو مالک کے حوالے کردی گئی۔ ادھر پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق نے بھی بتایا کہ گل پلازہ سے اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات لائی گئی ہیں، ڈاکٹر سمیعہ طارق کا کہنا ہے لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل پیچیدہ ہے۔ حکام کے مطابق اب تک جاں بحق افراد 71 افراد میں سے 20 لاشوں کی شناخت کرلی گئی، 13 کی شناخت ڈی این اے سے کی گئی، لاپتہ افرادکی فہرست میں 82 افراد کے نام شامل ہیں۔
مری میں برفباری کا سلسلہ
مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا جس کے سبب راستے جلد کھلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ مری میں شدید برفباری کی وجہ سے متعدد رابطہ سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں جس کے سبب مزید گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سخت موسمی صورتحال پر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے جبکہ جھیکا گلی سے ملحقہ ایم آئی ٹی روڈ کو کلیئرکرکے کھول دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہناہے کہ گلیات میں کسی سیاح کے پھنسنے یا نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ مزید برآں مری میں برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد راستے جلد کھلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیووس میں حالیہ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے سوال کیا، ’میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں‘؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے جواب میں مہمانوں کی اگلی صف میں بیٹھے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب اشارہ کیا۔ امن بورڈ کے معاہدے پر ارکان کی دستخط کی تقریب کے دوران دنیا بھر کے ٹی وی چینلز نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیلڈ مارشل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دکھایا۔ وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم کے ڈیووس میں ہونےوالے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی مختصر ملاقات کی تفصیلات بھی شیئر کیں اور کہا کہ انہوں نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس کے قیام کے اقدام پر صدر ٹرمپ کو سراہا، جسے انہوں نے جنگ سے متاثرہ خطے میں امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ وزیراعظم کے مطابق ‘میں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ اگر وہ فلسطینی عوام کیلئے امن، وقار اور بنیادی حقوق کو یقینی بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور غزہ کی تعمیر نو کا معاملہ کامیاب ہوا تو تاریخ اس اقدام کو ان کی عظیم وراثت کے طور پر یاد رکھے گی‘۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں صدر ٹرمپ کے مؤثر کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا’ مسٹر پریذیڈنٹ، تاریخ آپ کو ایک ایسے عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھے گی جس نے بروقت اور موثر انداز سے مداخلت کرکے خطے میں لاکھوں جانیں بچائیں‘، ملاقات کے ایک دلچسپ پہلو کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے خود پاکستان کے آرمی چیف کے بارے میں استفسار کیا۔ وزیراعظم کے مطابق یہ مختصر ملاقات خوشگوار ماحول میں اور نہایت مثبت اور تعمیری رہی۔
کراچی میں شدید سردی کی لہر
کراچی میں آج بھی یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر کا موسم سرد رہا اور کم سے کم درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت ائیرپورٹ کے اطراف میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں کبھی کبھار تیز سرد ہوائیں چلتی رہیں گی، جن کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ مزید برآں شہرکا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں اتوارکی رات
خیبرپختونخوا ( کے پی ) کے مختلف علاقوں میں اتوارکی رات سے شدید بارش اور مزید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 25 سے27 جنوری تک مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ متوقع ہے، جس کے تحت چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بالائی علاقوں میں چندمقامات پر شدید برفباری اور درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ادھر ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ ہے اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودےگرنےکا بھی خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
کراچی: یخ بستہ ہواؤں سے
کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم کا ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بن قاسم سب سے ٹھنڈا علاقہ رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شاہراہ فیصل پر کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گلستان جوہر اور جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ماڑی پور میں پارہ 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 26.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی میں 20 ، گلشنِ معمار میں 17.6، بحریہ ٹاؤن فیز 5 میں 14.2 ،سعدی ٹاؤن میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔
کراچی میں سردی کب تک رہے گی
کراچی میں سردی سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی تفصیلات جاری کی ہیں۔ شہر میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے، کوئٹہ کی ہوائیں 20 سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل ان ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ سرد تیز ہواؤں کے باعث سردی کہ شدت زائد محسوس کی جائے گی۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک کراچی میں موسم سرد رہ سکتا ہے، رات کا درجہ حرارت 9 سے 12 اور دن کا 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ27 یا 28 جنوری کو مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے، جب کہ اس دوران سندھ میں بارش کا امکان نہیں جب کہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
وادی تیراہ میں برفباری کے
ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ امدادی سامان کی کھیپ رات کے وقت ہی پائندہ چینہ پہنچا دی گئی تھی، جب کہ پھنسے ہوئے خاندانوں کو پائندہ چینہ کے اسکول اور ہاسٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو کمبل فراہم کیے گئے ہیں، جب کہ بچوں میں سویٹرز اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت، پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی بروقت امدادی کارروائیوں کے باعث نقل مکانی کرنے والے تمام خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔ امدادی سرگرمیاں علاقہ ننگروسہ سے دوہ توئی اور دوہ توئی سے لرباغ تک جاری رہیں، جب کہ دیگر شاہراہوں پر تاحال کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی زیرِ نگرانی پہلے بچوں اور خواتین اور بعد ازاں مردوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث حفاظتی نقطۂ نظر سے نقل مکانی کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور موسم بہتر ہوتے ہی امدادی و نقل مکانی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔
سانحہ گل پلازہ: آگ سے متاثرہ
کراچی: ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈیئر ریٹائرڈ صبغت اللہ نے گل پلازہ کے گراؤنڈ فلورپر بھی لاشوں کے موجود ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو 1122 نے بتایا کہ گل پلازہ میں آگ کے باعث 85 افراد لاپتا تھے، جن میں سے 64 کے قریب افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ آگ لگنے والے گراؤنڈ فلورپر بھی لاشیں موجود ہیں۔ ڈی جی ریسکیو 1122 نے مزید بتایا کہ عمارت کا 10 سے 15 فیصد حصہ وہ ہے جہاں نہیں پہنچ سکےتھے، آج عمارت کے ان حصوں میں بھی سرچنگ کریں گے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ صبغت اللہ کے مطابق جی پی ایس ریڈار کے ذریعے دیکھا گیا کہ کوئی زندہ موجود تو نہیں، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ڈک کے ذریعے آگ پھیلی۔
گورنر سندھ کا سانحہ گل پلازہ
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سانحے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آگ دوگھنٹےبعد نہیں بجھائی جاتی، فوری اقدام ہوتا ہے۔ گورنر سندھ بولے کہ انہوں نے 2گھنٹے بعد ہی گل پلازہ پہنچ کرلوگوں کے زخموں پرمرہم رکھا، ریسکیو اداروں کوبلوایا، پانی منگوایا، ٹریفک کھلوائی، یہ نہیں چلےگا کہ گورنر ریسکیو کے لیے گیا تو اسی پرالزام لگادوکہ وہ کیوں گیا، جن کی ذمہ داری تھی وہ گل پلازہ پر موجود ہی نہیں تھے ، بتایا جائےیہ خون کس کے ہاتھ پر ہے؟ گورنر سندھ نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کرنیوالو، کراچی کے لوگوں کے دلوں میں نفرت آچکی ہے، بےحسی کی انتہا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، گورنر سندھ نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے فوری سزا دی جائے۔ گورنر سندھ نے سانحے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کےچیف جسٹس کو خط لکھنے اور خود کوبھی کمیشن میں پیش کرنےکا اعلان کردیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سےکہتا ہوں شاید آپکو سہی بات نہیں بتائی جا رہی، گورنر نے سوال کیا کہ مشینری سہی کام کیوں نہیں کررہی؟ وہاں جس کا باپ مارا گیا اسکے بیٹے پر لاٹھی چارج کیوں کیا جا رہا ہے؟ گورنرسندھ نےکہا کہ سیاسی الزام تراشی نہیں ہونے دوں گا، یہ فائل بند نہیں ہوگی،کوئی سیاست کرےگا تو سب کا کچہ چٹھ کھول دوں گا۔ اگلی پریس کانفرنس میں بہت کچھ بتاؤں گا، جو غم اورغصہ ہے، وہ صبرختم کردوں گااور حقیقت بتادوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر پردہ ڈالنےنہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل سے کہٰیں گے کہ کراچی آپ کا منتظر ہے، دیکھیں یہاں کس نے زیادتی کی ہے۔ صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری لواحقین کو انصاف دلواسکتے ہیں۔ گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کے دوران سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی تاہم اب تک صرف 17 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے جبکہ 77 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ آتش زدہ گل پلازہ کے باہر کئی روز سے کھڑے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ریسکیو اور تحقیقاتی عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کو 6 روز ہوگئے مگر تاحال لاپتہ افراد کو تلاش نہیں جاسکا۔ مخدوش عمارت گرنے کے خدشے کے باعث مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا۔ عمارت گرنے والے حصوں میں لاپتہ افراد کی تلاش چیلنج بن گئی تاہم ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کی کوشش جاری ہیں۔ یاد رہے کہ گل پلازہ میں آگ ہفتے کی شب لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازہ کو راکھ میں تبدیل کردیا۔ سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے تحقیقاتی حکام نے عینی شاہدین اور متاثرین کے بیانات کی مدد سے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث نہیں لگی، گل پلازہ میں آگ مصنوعی پھولوں کی دکان میں بچوں کے کھیلنے کے دوران لگی۔ ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر بچے دکان میں ماچس یا لائٹر سے کھیل رہے تھے، ابتدائی طور پر آگ دکان میں موجود سامان میں لگی جس کے بعد یہ بجلی کی تاروں میں پھیل گئی۔
کراچی میں بارش کے بعد
کراچی میں بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر میں رات بھر تیز ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جس کے بعد آج شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لیکن سردی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس کی جارہی ہے۔ ادھر کوئٹہ میں بھی درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ سردی منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس کی جارہی ہے۔ چمن میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سردی منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کی محسوس کی جارہی ہے۔ کوئٹہ کی سرد ہواؤں کے باعث کراچی میں اتوار تک سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 26.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی میں 20 ، گلشنِ معمار میں 17.6، بحریہ ٹاؤن فیز 5 میں 14.2 ،سعدی ٹاؤن میں 10 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسلام آباد: پولیس نے ایمان مزاری
اسلام آباد: انسانی حقوق کےلیے سرگرم وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اب سے کچھ دیر قبل پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری کو سرینہ چوک انڈر پاس کے قریب گاڑی رکوا کر گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی چٹھہ نے اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کیا تھا، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مؤقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے جیل ہی جانا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے اور کسی بھی کام پر ندامت یا پچھتاوا نہیں ہے۔ دوسری جانب ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ انہوں نے خود کو بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز کے لیڈران کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے۔ ہم ان کے پاس موجود ہیں اور ان کے پاس ہی رہیں گے۔ ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ جس نے غیر قانونی طور پر گرفتار کرنا ہے، وہ انہیں یہاں ہی گرفتار کر سکتا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا تھا۔ اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری،ہادی علی چٹھہ کو موجودہ کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔ فیصلے کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کوگواہوں پرجرح کیلئے 4دن کا وقت دیا جاتا ہے۔ اگر ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش نہ ہوئے تو یہ آرڈر ختم تصور ہو گا۔
گل پلازہ سانحہ، ملبے سے
کراچی: سینئر فائر آفیسر ظفر خان کا کہنا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے بعد ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔ ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گل پلازہ کے تہ خانے میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جسے بجھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کی چھت سے ڈیزل ٹینک نہیں اتارا گیا تھا، ڈیزل ٹینک اتارنے کے دوران اس میں آگ لگی جسے بھجادیا گیا۔ ظفر خان نے کہا کہ عمارت کا اسٹرکچر کمزور ہوگیا ہے،اب صرف سرچنگ کا عمل رہ گیا ہے۔ سرچ آپریشن حتمی مراحل میں ہے،آج مکمل ہو جائے گا: ڈپٹی کمشنرساؤتھ ڈپٹی کمشنرساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے گل پلازہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سرچ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن آج مکمل ہوجائےگا، ایس بی سی اے کی نگرانی میں کام ہورہا ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے مکمل کرلیں۔ 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل: پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ دوسری جانب پولس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے گفتگو میں کہا کہ 67 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، اب تک 16 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، ملنے والی 6 لاشیں قابل شناخت تھیں۔ ڈاکٹر کے مطابق 8 لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ممکن ہوئی، ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے ہوئی تھی، جب کہ ایک لاش کی شناخت گلے میں پہنے لاکٹ سے کی گئی۔ سانحے کی ابتدائی رپورٹ تیار: اس کے علاوہ تحقیقاتی حکام نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی رپورٹ عینی شاہدین اور متاثرین کے بیانات کی مدد سے تیار کرلی۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گل پلازہ میں آگ مصنوعی پھولوں کی دکان میں لگی، دکان میں موجود بچوں کے کھیلنے کے دوران آگ لگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث نہیں لگی، ممکنہ طور پر بچے دکان میں ماچس یا لائٹر سے کھیل رہے تھے، ابتدائی طور پر آگ دکان میں موجود سامان میں لگی اور بجلی کی تاروں میں پھیلی،آگ لگتے ہی عمارت میں موجود افراد خارجی راستوں کی طرف بھاگے، عمارت کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔ واضح رہے کہ کراچی میں المناک گل پلازہ سانحہ گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات 10 بجے کے بعد پیش آیا جس میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔
پاکستان سمیت کون سے
بھارت میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیلور سے حیدرآباد جانے والی بس میں 36 مسافر سوار تھے، بس کا ٹائر پھٹنے سے بس بےقابو ہوگئی اور ٹرک سے جا ٹکرائی جس سے اگ بھڑک اٹھی، آگ نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس اور ٹرک کے ڈرائیور سمیت تین افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ جلنے والوں کی لاشیں شناخت کے قابل نہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
کیپیٹل ایمرجنسی سروسز
اسلام آباد:کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اپنے ہیڈکوارٹر میں بھی فائر سیفٹی میکنزم موجود نہیں ہے۔ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت نے کئی سوالات کھڑے کردیے جس میں 18 سال میں بھرتی کیے گئے اسٹاف کی کبھی ٹریننگ ہی نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے پاس فائر سروس کےلیے 250 کا فائر اسٹاف موجود ہے اور100 ایمبولینسز کا اسٹاف ہے۔ اس کے علاوہ 23 ایمبولینسز اور 20 فائر ویکلز ہیں، کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے پاس کنٹرول روم میں وہیکل ٹریکنگ کا سافٹ وئیر بھی موجود نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اسٹینڈرڈ کے مطابق اسلام آباد میں 14 اسٹیشن ہونے چاہئیں جب کہ کیپیٹل ایمرجنسی سروس کے پاس صرف 4 اسٹیشن ہیں جس کا ریسپانس ٹائم 17 سے 50 منٹ تک ہے۔
کراچی میں کل سے سردی کی
آئندہ چند روز میں شہرِ قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ سندھ پر اثر انداز ہو رہا ہے،جس کے سبب آج کراچی میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب سسٹم کے تحت سندھ کے علاقے جامشورو، دادو، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، سجاول، حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں بھی بادلوں کے برسنے کا امکان ہے جب کہ ٹنڈو اللہ یار، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، نوشہرو فیروز، شہید بینظیرآباد میں بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ خیرپور، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا آغاز ہو گیا ہے، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ، کوژک ٹاپ اور قلعہ عبداللہ میں برفباری ہوئی۔ برفباری کے باعث کان مہترزئی میں ہنگامی اقدامات اٹھانا پڑے، بارش کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی، نوشکی میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بالائی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گر گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دوپہر سے شام تک بارش ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان اور کینیڈا کا معدنیات و توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق آج بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے۔
پنجاب پولیس نے سی سی ڈی
لاہور: پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔ پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تحریری رپورٹ جمع کروا دی جس میں بتایا گیا ہےکہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد ڈکیتی، چوری اور قتل سمیت دیگر جرائم میں کمی آئی ہے، 7 ماہ میں سی سی ڈی کی کارروائیوں سے پراپرٹی سے متعلق جرائم 64 فیصد کم ہوئے۔ رپورٹ میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں بھی 60 فیصد کمی دیکھی گئی، 2024 میں ڈکیتی کے 792 اورسال 2025 میں 324 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ ڈکیتی کے کیسز کی شرح میں 69 فیصد کمی آئی۔ پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ راہزنی کے واقعات 41 ہزار سے کم ہو کر 18 ہزار608 رہ گئے جس میں 62 فیصد کمی ہوئی جب کہ گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 64 فیصد،کار چوری کے واقعات میں 60 فیصد اور موٹرسائیکل چھیننےکے واقعات میں9754 سےکم ہوکر4628 رہ گئے، ان میں 53 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈکیتی بمعہ قتل کے کیسز 170 سے کم ہو کر 96ہوئے جس میں 60 فیصد کمی دیکھی گئی، سی سی ڈی آپریشنز میں ایک سب انسپکٹر شہید اور 96 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سی سی ڈی پر الزامات سوشل میڈیا افواہوں پر مبنی ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، سی سی ڈی تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کرتی ہیں، گرفتاریوں، شفاف تفتیش اورقانونی تقاضوں کے مطابق پراسیکیوشن یقینی بنائی جاتی ہے۔
گل پلازہ کی بجلی بند نہ
کراچی: صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر پاستا نے پلازہ کی بجلی بند کرنے کی وجہ بتادی۔ جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر پاستا نے کہا کہ مارکیٹ کے راستے بند نہیں تھے، ایمرجنسی ریمپ بھی کھلا تھا اور مسجد سے باہر جانے کے دو راستے بھی کھلے تھے۔ انہوں نے کہا گل پلازہ کی بجلی احتیاطاً بند کی گئی تھی، بجلی بند نہ کرتے توجو لوگ باہر نکلے وہ بھی نہیں نکل سکتے تھے۔ واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے اور حکام نے لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمارت میں کیمیکل کی موجودگی لاشوں کے لیبارٹری ٹیسٹ سے معلوم ہوگی، تحقیقات میں آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات پتا کی جائیں گی۔ سانحہ میں اب تک 61 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور 86 لاپتا ہیں۔
بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیشی ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹرآصف نذرل نےبنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بلا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں مشیر کھیل کھلاڑیوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے ، کھلاڑیوں اور ڈاکٹر اصف نذرل کی ملاقات آج سہہ پہر ہوگی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر آصف نذرل ورلڈکپ کے متعلق کھلاڑیوں کی رائے لیں گے اور کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ میں حکومت ورلڈکپ میں شرکت سےمتعلق اپنی پوزیشن بتائے گی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر آصف نذرل بحران کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی ورلڈکپ تنازعے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حق میں ہیں۔
گل پلازہ میں ملبے کے
کراچی: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہےکہ گل پلازہ میں ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ نے بتایا کہ گل پلازہ میں55 سے 60 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 48 افراد کا پوسٹ مارٹم ہوچکا جب کہ 86 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملبے کے نیچے سے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ جاوید نبی کھوسو کا کہنا تھا کہ جن عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات نہیں انہیں نوٹس جاری کررہے ہیں، فائر سیفٹی نہ ہونے پر 6 عمارتوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
ایران کیخلاف مزید کارروائی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری پروگرام کے حصول سے متعلق ایک بار پھر متنبہ کردیا۔ امریکی میڈیا سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری سرگرمیاں بند کرنا ہوں گی، انہوں نے خبردار کیا کہ جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں امریکا کی کارروائی نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روک دیا، اگر امریکا نے ایران کے ایٹمی نظام کو نشانہ نہ بنایا ہوتا تو ایران دو ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔ ترمپ نے انٹریو کے دوران کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ترک کرنی چاہیے، انہوں نے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ایران کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران میں سڑکوں پر اندھا دھند لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن ان کی جانب سے فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد ایرانی حکام نے سینکڑوں افراد کو پھانسی دینے کا ارادہ ترک کردیا۔
خیبرپختونخوا اور کشمیر میں
خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کی وجہ سے فلیش فلڈ کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ آج سے 24 جنوری تک طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثرکر سکتا ہے۔ سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے باعث دریائے کابل اور معاون ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن نے سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ اور مانسہرہ سمیت متعدد اضلاع کیلئے الرٹ جاری کیا ہے۔ ادھر این ڈی ایم اے نے کے پی اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔
کراچی: سانحہ گل پلازہ میں
کراچی: سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گل پلازہ کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جہاں سے مزید 2 لاشوں کے کچھ حصے ملے ہیں جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے جب کہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ جب تک ایک بھی لاپتا شخص ہے اس وقت تک عمارت کو نہیں گراسکتے اور جب سب مکمل ہو جائے گا تب پوری عمارت کو گرائیں گے۔ جاوید کھوسو کا کہنا تھاکہ برابر میں موجود رمپا پلازہ کو عارضی طور پر بند کیا ہے، ایس بی سی اے سے رمپا پلازہ کے نقشے اور دیگر چیزیں مانگی ہیں۔
وزیر فوڈ سکیورٹی کا اسلام آباد
اسلام آباد: وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت سے متعلق واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں گدھوں کے گوشت کے معاملے پر شازیہ صوبیہ سومرو نے کہا کہ اسلام آباد میں گدھےکا گوشت کھلایا جاتا ہے اس کو کون دیکھتا ہے؟ اس پر رانا تنویر نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملات صوبائی حکومت دیکھتی ہے اور پنجاب حکومت اس پرلیڈ لیتی ہے، سب سے پہلے فوڈ اتھارٹی پنجاب حکومت نے بنائی، گدھوں کی کھالوں اور گوشت کے زیادہ تر معاملات صوبوں سے متعلق ہیں، یہ سب سبجیکٹس 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو نیشنل فوڈ سکیورٹی نہیں ڈسٹرکٹ فورڈ اتھارٹیز دیکھتی ہیں، بعض ریسٹورینٹ والے منافع خوری کے لیے مردہ مرغیوں کا گوشت استعمال کرتے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے 18 ویں ترمیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اگر سب اچھا ہے تو جو کراچی میں آگ لگی پھر وہ بھی اچھا کام ہوگیا؟ 18ویں ترمیم سے متعلق بات کریں تو پھڑپھڑاہٹ شروع ہو جاتی ہے۔
گرین لینڈ سے متعلق کچھ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہواورہم بھی۔ ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو کے پاس امریکا نہیں تو نیٹو زیادہ مضبوط نہیں، نیٹو کے لیے جتنا کام میں نے کیا، کسی شخص یا صدر نے نہیں کیا، اگر میں ساتھ نہ دیتا تو آج نیٹو موجود ہی نہ ہوتا اور تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سابق وینزویلاصدرمادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں۔ ٹیرف سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹیرف سے متعلق کیا فیصلہ دے گی، معلوم نہیں،کیس ہارگئے تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑسکتے ہیں، ٹیرف قانونی طور پر نافذ کیے گئے اور اب وصولیاں واپس کرنا مشکل ہوگا۔
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق
کراچی: سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق سانحے میں شناخت کی جانے والی لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے جب کہ لاشوں کی شناخت محمد شہروز، محمد رضوان اور مریم کے نام سے ہوئی جن کی میتیں اہل خانہ نے وصول کیں۔ اس کے علاوہ دیگر جاں بحق افراد میں کاشف، مصباح، عامر، فراز، فاروق، فرقان، محمد علی، تنویر شامل ہیں۔ واضح رہےکہ سانحے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں، شناخت کے لیے 50 فیملیز کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے موصول ہوچکے ہیں۔ فائرآفیسر کے مطابق تہہ خانے کے اوپن ایریا کو سرچ کرلیا گیا ہے جہاں سے کوئی لاش نہیں ملی، تہہ خانے کا جو حصہ دبا ہوا ہے اسکی تلاش باقی ہے جب کہ عمارت کا دوسرا اور تیسرا فلور بھی کلیئر ہے۔ اس کے علاوہ سانحہ گل پلازہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے۔
3 دن میں کراچی کی تمام
کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپر (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ 3 دنوں میں کراچی کی تمام عمارتوں میں فائر سیفٹی کے آلات نصب کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ آلات ہی دستیاب نہیں ۔ فائر سیفٹی آڈٹ رپورٹ منگل کی شام جاری کی گئی جس کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ چیئرمین آباد حسن بخشی نے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں جن عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہےان میں سے بہت سی عمارتیں 30 سے 35 سال پرانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آباد کے اراکین نے 15 سے 20 سالوں میں جو عمارتیں بنائی ہیں ان میں سے بیشتر میں فائر سیفٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں مگر اس سے پہلے جو عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں ان کے بلڈرز سے کہہ دیا ہے کہ فائر سیفٹی پر عملدرآمد کریں۔ واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے پورے کراچی میں 3 روز میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنےکا الٹی میٹم دیا تھا۔ ایس بی سی اے کے مطابق ادارے نے چیئرمین آباد کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔
غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں ہے، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کو ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے لیے جتنا کام میں نے کیا ، کسی شخص یا صدر نے نہیں کیا ، اگر میں ساتھ نہ دیتا تو آج نیٹو موجود ہی نہ ہوتا اور تاریخ میں راکھ کا ڈھیر بن جاتا ، افسوس ناک لیکن یہ سچ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ سے متعلق کچھ ایسا کریں گے کہ نیٹو بھی خوش ہو اور ہم بھی۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا ارادہ نہیں، اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے۔ ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس میں ہونے والے G7 اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ سابق وینزویلا صدر مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کو ایک سال مکمل ہونے پر پریس کانفرنس میں پاک بھارت جنگ کابھی ذکر کیا اور کہا کہ پاک بھارت جنگ میں لاکھوں لوگ مرسکتے تھے، میں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، پاک بھارت جنگ نہ رکتی تو 10 سے 20 ملین لوگ مارے جاتے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا آپ نے کروڑوں جانیں بچائیں۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹیرف سے متعلق کیا فیصلہ دے گی، معلوم نہیں، کیس ہار گئے تو سیکڑوں ارب ڈالر کے ٹیرف واپس کرنا پڑسکتے ہیں، ٹیرف قانونی طور پر نافذ کیے گئے، وصول شدہ ڈیوٹیز واپس کرنا مشکل ہوگا،کئی لوگ متاثر ہوں گے۔
کراچی: گل پلازہ سے متصل
کراچی میں آتشزدگی کا شکار ہونے والے گل پلازہ سے متصل عمارت کے ستون بھی متاثر ہوگئے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گل پلازہ سے متصل عمارت رمپا پلازہ کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔ حکام کا کہنا ہےکہ گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آتشزدگی کے باعث رمپا پلازہ کے ستون بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ رمپا پلازہ انتظامیہ اور دکان مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ رمپا پلازہ کےخطرناک حصے کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہےکہ رمپا پلازہ میں کسی بھی غیر اجازت شدہ سرگرمی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہفتے کی شب گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 81 افراد لاپتا ہیں اور فی الحال 74 لاپتا افراد کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سانحہ گل پلازہ: ایم کیو ایم اور پی پی
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلاز ہ پر ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئی۔ قومی اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بحث کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے نئے انتظامی یونٹس اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ آگ اب کراچی کے ہر شہری کے دل میں لگی ہوئی ہے، نئے انتظامی یونٹس بنانا ملک کی تقسیم نہیں، اس کو سیاست کی نذرنہ کریں۔ اس پر پیپلزپارٹی کی شہلا رضا نے کہا کہ سیاست کو بیچ میں نہیں لارہی لیکن سب جانتے ہیں کہ 2002اور 2003 میں کس کی حکومت تھی اور کس کے دورحکومت میں دکانوں کو بڑھانے کی اجازت ملی، ضروری نہیں کہ حادثے کے وقت وزیراعلیٰ اور وزرا پہنچیں، ریسکیو اداروں کا پہنچنا ضروری ہوتا ہے ۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی، زنجیر دروازے پر لگاکر 360 افراد مرے، کسی کو مدد نہ کرنے دی گئی، سانحے بلدیہ کا نام کیوں نہیں لیتے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ
اسلام آباد: مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا۔ سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ نے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ راجہ ناصر عباس کو 32 میں سے 22 ارکان اپوزیشن سینیٹ کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کو ہے، سینیٹر ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن ڈکلیئر کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف کے نوٹیفیکشن کا معاملہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں رہا، تاخیر عدالتی پروسیجر کے باعث تھی، اب میں رولز کے مطابق عمل کروں گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی
لاہور: پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں ستھراپنجاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےلوکل گورنمنٹ نے ستھرا پنجاب اتھارٹی بل 2025 منظورکرلیا۔ بل کےمطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی بااختیار کارپوریٹ ادارہ ہوگی، وزیراعلیٰ اتھارٹی کی چیئرمین اور وزیربلدیات وائس چیئرمین ہونگے، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور تمام ڈویژنل کمشنرز اتھارٹی کے ممبران ہوں گے۔ اتھارٹی ویسٹ مینجمنٹ کے لیے پالیسی، قوانین، معیار اور مقررکرنے کے علاوہ لینڈفل سائٹس کی تعمیر بھی کرےگی۔ ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ڈسرکٹ اتھارٹی کاچیئرمین ہوگا، ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو لائسنسنگ، رجسٹریشن اور فیس وصولی کا اختیاربھی حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اتھارٹی ویسٹ مینجمنٹ انسپکٹرزکی تقرری بھی کرے گی جب کہ دیہی علاقوں میں صفائی اورحفظان صحت کی بہتری اتھارٹی کی ذمہ داری ہوگی۔ مزید براں اتھارٹی اپنی خدمات کے لیے فیس بھی مقرر کر سکے گی جب کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی کےفیصلوں کوبراہِ راست عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔
سانحہ گل پلازہ: لاپتا افراد
کراچی: سانحہ گل پلازہ میں لاپتا افراد کے رشتے داروں سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے سول اسپتال میں لاپتا افراد کے رشتے داروں سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے لیے جارہے ہیں، خون کے نمونوں کی مدد سے لاش کی شناخت کی جائے گی۔ دوسری جانب سول اسپتال میں مردہ خانے کے باہر انفارمیشن ڈیسک بنائی گئی ہے جہاں پر لاپتا افراد کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں جب کہ لاپتا شخص کی جسامت، کپڑوں، پیدائشی نشانی کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں۔ عامر حسن پراجیکٹ ہیڈ (شناخت) سی پی ایل سی نے جیونیوز کو بتایا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم پراسس چل رہا ہے اور جو لوگ اپنے سیمپل جمع کروارہے ہیں ان کے سیمپل بھی لیب بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 سے 4 صفحات پر مشتمل سوالات کے ذریعے متاثرہ شخص کی اہلخانہ سے معلومات لی جاتی ہیں، متاثرہ شخص کا ڈیٹا پوسٹ مارٹم کے ساتھ کراس میچ کیا جاتا ہے اور ڈی این اے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق اب تک 20 لاشوں کے ڈی این اے لیے گئے ہیں اور 48 خاندان نے اپنے ڈی این اے سیمپل بھی جمع کرادیے ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سندھ فارنزک لیب بھیجے جارہے ہیں اور اگلے 3 دنوں تک کراس میچنگ جاری رہے گی۔
اندھیرا، دھواں اور بند دروازے
سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا ؟ حادثہ سانحے میں کیسے بدلا؟ دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔ متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے کُل 26 داخلی و خارجی دروازے ہیں ، رات دس بجے تمام گیٹ بند کرکے صرف دو دروازے کُھلے رکھے جاتے ہیں۔ دکانداروں نے بتایا کہ المناک سانحے کے وقت عمارت میں موجود لوگوں کو معمول کے مطابق 26 میں سے 24 دروازے بند ملے ، کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا اور آگ انتہائی تیزی سے پھیل رہی تھی، پوری مارکیٹ میں دھواں ہی دھواں بھر چکا تھا۔ دکانداروں نے بتایا کہ آگ کے وقت بجلی بند تھی، کسی کو کچھ سمجھ آرہا تھا، نہ نظر نہ آ رہا تھا، بھگدڑ مچی ہوئی تھی، دھوئیں کی وجہ سے محصور افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری تھی۔ واقعے کے وقت دکانوں پر ورکرز اور گاہک موجود تھے۔ دکانداروں کے مطابق آگ لگنے کے کچھ دیر بعد کچھ لوگ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑے، دکانداروں نے بہت سے لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہی عمارت سے باہر نکالا۔ یاد رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ مال گل پلازہ میں آگ بجھنے کے بعد ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ اب تک 26 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ واقعے کے بعد اب بھی 76 افراد لاپتا ہیں۔
گل پلازہ کا ایک اور متاثرہ
کراچی گل پلازہ کے المناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ 83 افراد لاپتہ ہیں۔ گل پلازہ میں ریسکیو اہلکار جلی ہوئی عمارت کے بیشتر حصوں میں داخل ہوگئے جہاں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے، ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ آتش زدہ گل پلازہ کا ایک اور متاثرہ حصہ زمین بوس ہوگیا جبکہ آگ کے باعث گل پلازہ کے ساتھ والی عمارت بھی متاثر ہوگئی، عمارت کے پلرز ٹیڑھے ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر ساوتھ آفس میں لاپتہ افراد کی فہرست آویزاں کردی گئی، 12 افراد کے اضافے کے بعد لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی جبکہ 29 افراد کی موبائل لوکیشن گل پلازہ کے اطراف کی آرہی ہے۔ گل پلازہ کی ہولناک آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد میں 18 کی شناخت ہوگئی جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو سول اسپتال میں اپنا ڈیٹا اورڈی این اے نمونے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق سول اسپتال میں اب تک 20 لاشوں کےڈی این اےسیمپل لیےگئے ہیں، 48 فیملیز نے اپنے ڈی این اے سیمپل بھی جمع کرادیے ہیں۔ ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کےلیے سندھ فرانزک ڈی این اےلیبارٹری جامعہ کراچی بھیجےجارہےہیں،اگلے تین دنوں تک کراس میچنگ جاری رہے گی۔ ادھر سندھ فرانزک لیب کو 6 لاشوں کے نمونےموصول ہو گئے ،ناقابل شناخت 6 لاشیں ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی گئیں۔ دوسری جانب گل پلازہ میں آگ لگنے سےمتعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا جس میں واقعے سے متعلق جمع کئے گئے ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا۔
گل پلازہ کے 2 فلور کلیئر
کراچی: گل پلازہ میں فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں جہاں دو فلورز کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ آگ سے متاثر ہونے والے گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور اور پہلے فلور کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ دوسرے اور تیسرے فلور میں داخلے کی کوشش کررہے ہیں، کٹر کی مدد سے گرل کاٹ رہے ہیں: ڈپٹی کمشنر ڈی سی نے بتایا کہ دوسرے اور تیسرے فلور میں داخلے کی کوشش کررہے ہیں، کٹر کی مدد سے گرل کاٹ رہے ہیں۔ جاوید نبی کھوسو کے مطابق رات مزید دو لاشیں ملی ہیں جس کے بعد آگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہو گئی جب کہ لاپتا افراد کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 20 لاشیں سول اسپتال لائی گئی ہیں، 14 لاشوں کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور 14 میں سے 7 لاشوں کی شناخت مکمل ہوچکی ہے، ساتویں لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی۔ پولیس سرجن کے مطابق متوفین کی شناخت کے لیے 48 اہل خانہ کے نمونے مل چکے ہیں، تمام نمونے سندھ فارنزک ڈی این اے لیبارٹری بھیجے ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ انٹرنیشنل سینٹرفارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی میں ہوں گے، جائے وقوعہ سے کچھ انسانی اعضاء بھی لائے گئے جن پر کام جاری ہے۔ دل دہلا دینے والے انکشافات متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے کُل 26 داخلی و خارجی دروازے ہیں ، رات دس بجے تمام گیٹ بند کرکے صرف دو دروازے کُھلے رکھے جاتے ہیں۔ کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا اور آگ انتہائی تیزی سے پھیل رہی تھی: دکاندار دکانداروں نے بتایا کہ المناک سانحے کے وقت عمارت میں موجود لوگوں کو معمول کے مطابق 26 میں سے 24 دروازے بند ملے ، کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا اور آگ انتہائی تیزی سے پھیل رہی تھی، پوری مارکیٹ میں دھواں ہی دھواں بھر چکا تھا۔ دکانداروں نے بتایا کہ آگ کے وقت بجلی بند تھی، کسی کو کچھ سمجھ آرہا تھا، نہ نظر نہ آ رہا تھا، بھگدڑ مچی ہوئی تھی، دھوئیں کی وجہ سے محصور افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری تھی۔ واقعے کے وقت دکانوں پر ورکرز اور گاہک موجود تھے۔ آگ لگنے کے کچھ دیر بعد کچھ لوگ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑے: دکاندار دکانداروں کے مطابق آگ لگنے کے کچھ دیر بعد کچھ لوگ بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑے، دکانداروں نے بہت سے لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہی عمارت سے باہر نکالا۔
گل پلازہ کی آتشزدگی میں تخریب
کراچی پولیس چیف آزاد خان نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیا۔ گل پلازہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے کہا کہ گل پلازہ واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ 14 لاشیں نکالی جاچکیں، مزید لاشیں نکل سکتی ہیں: کراچی پولیس چیف انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور مزید لاشیں نکلنے کا خدشہ ہے جب کہ اسپتال میں اب کوئی زخمی زیر علاج نہیں۔ سانحہ گل پلازہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچی جس کے نتیجے میں خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گرگئے۔ فائر فائٹرز نے 33 گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ چیف فائر آفیسر کا بیان چیف فائر آفیسر کے مطابق گل پلازہ میں آرٹیفیشل گملوں اور پھولوں کی دکان میں ہفتے کی شب 10 بج کر14 منٹ پرآگ لگی تھی جب کہ 10 بج کر 38 منٹ پرریسکیو 1122 کو آگ کی اطلاع دی گئی۔ ہجوم اور ٹریفک مینجمنٹ نہ ہونےسے بھی پانی کی کمی فوری دور نہ ہوسکی: حکام چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ 10 بج کر 57 منٹ پر 1122 کے 2 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے، گل پلازہ میں تقریباً سے 14 سے 16 داخلی اور خارجی راستے ہیں مگر تنگ داخلی اور خارجی راستوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شکلات کا سامنا رہا۔ فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز فوٹو: رائٹرز چیف فائر آفیسر کے مطابق عمارت کے تمام داخلی اورخارجی راستوں میں دھواں بھر گیا تھا، آگ بجھانے کے 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران پانی کی قلت ہوگئی تھی اور پھر پانی کے لیے آنے والے ٹینکر گرومندر کے قریب تعمیراتی کام میں پھنس گئے۔ چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ ہجوم اور ٹریفک مینجمنٹ نہ ہونےسے بھی پانی کی کمی فوری دور نہ ہوسکی جب کہ آگ بجھانے کے لیے فوم کا استعمال پہلے ہی دن کیا گیا۔ چیف فائر آفیسر نے مزید بتایا کہ 3 مختلف مقامات سے عمارت کے حصے گرچکے ہیں اور عمارت مخدوش ہوچکی ہے، اب بھی 12 فائر ٹینڈرز، 6 واٹرباوزر اور 2 اسنارکل موقع پر موجود ہیں، گل پلازہ کی آگ 90 فیصد بجھادی گئی ہے اور عمارت کے اندر موجود سامان میں 10 فیصد آگ لگی ہوئی ہے، رات گئے تک گراؤنڈ کی تمام دکانوں کو آگ بجھادی گئی تھی۔
سانحہ گل پلازہ میں ہلاکتوں
کراچی: سانحہ گل پلازہ میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جب کہ واقعے کے بعد اب بھی 73 افراد لاپتا ہیں۔ سندھ حکومت کی ہیلپ ڈیسک کے مطابق کل 70 افراد کے لاپتا ہونے کا اندراج ہوا تھا جب کہ آج مزید 3 افراد کے نام لاپتا افراد کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت کی ہیلپ ڈیسک کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق لاپتا افراد میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ میں آگ پر تقریباً قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ ریسکیو اہلکار لاپتا افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں۔ سانحہ گل پلازہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچی، خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔ لوگ بے بسی کی تصویر بنے ہفتے کی رات سوا 10 بجے سے جلتی ہوئی عمارت کے باہر کھڑے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں۔ فائر فائٹرز نے 33 گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد فائر فائٹرز پلازہ کے اندر داخل ہوئے، جلی ہوئی دکانوں میں محدود پیمانے کا سرچ آپریشن کیا گیا ، اس دوران ایک بچے سمیت 3 افراد کے اعضا ملے جنہیں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا۔ سانحہ گل پلازہ میں اب تک 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تخریب کاری کا امکان مسترد دوسری جانب کراچی پولیس چیف آزاد خان نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ چیف فائر آفیسر کا بیان چیف فائر آفیسر کے مطابق گل پلازہ میں آرٹیفیشل گملوں اور پھولوں کی دکان میں ہفتے کی شب 10 بج کر14 منٹ پرآگ لگی تھی جب کہ 10 بج کر 38 منٹ پرریسکیو 1122 کو آگ کی اطلاع دی گئی۔ چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ 10 بج کر 57 منٹ پر 1122 کے 2 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے، گل پلازہ میں تقریباً سے 14 سے 16 داخلی اور خارجی راستے ہیں مگر تنگ داخلی اور خارجی راستوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شکلات کا سامنا رہا۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق عمارت کے تمام داخلی اورخارجی راستوں میں دھواں بھر گیا تھا، آگ بجھانے کے 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران پانی کی قلت ہوگئی تھی اور پھر پانی کے لیے آنے والے ٹینکر گرومندر کے قریب تعمیراتی کام میں پھنس گئے۔ ہجوم اور ٹریفک مینجمنٹ نہ ہونےسے بھی پانی کی کمی فوری دور نہ ہوسکی: حکام چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ ہجوم اور ٹریفک مینجمنٹ نہ ہونےسے بھی پانی کی کمی فوری دور نہ ہوسکی جب کہ آگ بجھانے کے لیے فوم کا استعمال پہلے ہی دن کیا گیا۔ چیف فائر آفیسر نے مزید بتایا کہ 3 مختلف مقامات سے عمارت کے حصے گرچکے ہیں اور عمارت مخدوش ہوچکی ہے، اب بھی 12 فائر ٹینڈرز، 6 واٹرباوزر اور 2 اسنارکل موقع پر موجود ہیں، گل پلازہ کی آگ 90 فیصد بجھادی گئی ہے اور عمارت کے اندر موجود سامان میں 10 فیصد آگ لگی ہوئی ہے، رات گئے تک گراؤنڈ کی تمام دکانوں کو آگ بجھادی گئی تھی۔
سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر حسین ، سعید غنی، میئر اور دیگرشریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثا میں امداد کی فراہمی کل سے شروع ہوجائے گی ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنےپر شدید دکھ ہے، جانی نقصان کا مطلب ہے کہ کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں، تمام متاثرین چلتے ہوئے کاروبار سےبے روزگار ہوگئے، میں چاہتا ہوں تمام متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کروں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا بار بار فون آ رہا ہے، پیپلز پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ گل پلازہ کے تاجروں کو فوری بحال کیا جائے، پلازہ کے تمام متاثرین کو بحال کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کس طرح تمام متاثرین کی بحالی ہو، اس کا فیصلہ کرنا ہے، بتایاجارہاہےکہ گل پلازہ میں 1200 دکانیں ہیں، یعنی 1200 متاثرین ہیں۔ سانحہ گل پلازہ میں اب تک 14 افراد جاں بحق، لاپتا افراد کی تعداد 73 ہوگئی، خواتین بھی شامل انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ لگنا بہت بڑا واقعہ ہے، فائرفائٹر اور ریسکیو کا عملہ 3جگہوں سے اندر جانے کی کوشش کررہے ہیں، 73 افراد لاپتہ ہیں، کوشش ہے لاپتہ افراد کا پتہ چل جائے۔ اس کے علاوہ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ ملبہ اٹھانے کا کام فوری شروع کریں، آگ لگنے کی فرانزک رپورٹ بنوائیں گےتاکہ معلوم ہو سکے آگ کیسے لگی، گل پلازہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کو فوری معاوضہ دینا چاہتا ہوں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازا متاثرین کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
کراچی: گل پلازہ میں لگی آگ 33 گھنٹے
کراچی کےگل پلازہ میں لگی آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طورپربجھادی گئی، سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی جب کہ 22 افراد زخمی ہوئے۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچی، خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔ فائر فائٹرز نے 33 گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد فائر فائٹرز پلازہ کے اندر داخل ہوئے ۔ جلی ہوئی دکانوں میں محدود پیمانے کا سرچ آپریشن کیا گیا ، اس دوران ایک بچے سمیت 3 افراد کے اعضا ملے جنہیں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا۔ لوگ بے بسی کی تصویر بنے ہفتے کی رات سوا 10 بجے سے جلتی ہوئی عمارت کے باہر کھڑے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے لاپتہ افرادکےموبائل نمبر حاصل کرلیے ہیں ، 20 سے زائد افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی آئی ہے۔ پلازہ کی تیسری منزل پر پھنسے شخص کی موجودگی کے امکان پر ریسکیو آپریشن کیا گیا مگر کوئی نہ مل سکا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق کٹرکی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جارہاہے، ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار کو بھی گرایا جارہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کم زور ہوگئے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔ صدر اور وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، ہر قسم کی تعاون کی پیشکش صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کرکے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی۔ صدر مملکت نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو امدادی کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔ صدر مملکت نے شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے اسے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا کہا، انہوں نے زخمیوں کی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کیا، وفاقی حکومت کی جانب سے ہرقسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔ جب تک نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا میں ساتھ کھڑا رہوں گا، گورنر سندھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گل پلازہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70 سے زائد لوگوں کا لاپتہ ہونا المیہ ہے۔ کوئی نہیں چاہتا آگ لگےاور کسی کا کاروبار تباہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگ لگنے کے عوامل کو جاننا ہے، گورنر سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ جب تک نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا میں ساتھ کھڑا رہوں گا۔ میئرکراچی کا گل پلازہ کا دوبارہ دورہ، امدادی کام تیز کرنےکی ہدایت میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کا دوبارہ دورہ کیا جہاں انہوں نے جلنے والی عمارت کا جائزہ لیا۔ میئر کراچی نے اس دوران امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا سےگفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 65کے قریب لوگ لاپتا ہیں، رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہیں، عمارت کے پیچھے سے بھی آپریشن کیا جا رہا ہے۔آگ پر مکمل کنٹرول اور کولنگ کا عمل کب مکمل ہوگا، وقت نہیں دے سکتا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے اُن کی آمد پر احتجاج کیا اور نعرے لگائے، عوام کی تکلیف کو سمجھتے ہیں۔ الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن کا سانحہ گل پلازہ پر آج یوم سوگ کا اعلان صدرالیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دکاندار اور ان کے ورکر تاحال عمارت میں ہیں۔ صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ آج سوگ میں مارکیٹیں بند رہیں گی اور دکانداروں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا
گل پلازہ میں زندگیاں بچاتے ہوئے
کراچی: گل پلازہ میں لوگوں کی زندگیاں بچاتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والے فائر فائٹر شہید فرقان علی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فرقان ایک بچے کا باپ تھا جو گل پلازہ میں لگی آگ بجھاتے ہوئے انتقال کرگیا۔ فرقان علی کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ ان سے سرکاری گھر نہ لیا جائے اور فرقان کی اہلیہ کو ملازمت دی جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کےگل پلازہ میں لگی آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طورپربجھادی گئی، سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی جب کہ 22 افراد زخمی ہوئے۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچی، خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گرگئے۔
لاہور: بیدیاں روڈ پر گھر میں آگ لگنے
لاہور: بیدیاں روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے۔ ریسکیو کے اہلکاروں نے اہلِ محلہ کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ جھلسنے والوں میں ایک خاتون اور مرد سمیت دو بچے شامل ہیں۔ ریسکیو کے مطابق زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سانحہ گل پلازا میں لوگوں کو ریسکیو
کراچی: انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے کہا ہےکہ حکومت کی نااہلی ہے وہ لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید قریشی نے کہا کہ گل پلازا کے واقعے میں مالی اور جانی نقصان تاجروں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور الزامات بھی ہم پر ہی لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ وہ لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، 34 گھنٹے میں بھی ریسکیو کا کام مکمل نہیں ہوا، حکومت کو ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔ صدر انجمن تاجران سندھ کا کہنا تھاکہ دیکھ بھال ( مینٹیننس) کی رقم چوکیداری سسٹم، مینٹیننس اور جنریٹر کے ڈیزل پر خرچ ہوتی ہے، گل پلازا کے بیسمنٹ میں پارکنگ تھی جس میں دکانیں بنا دی گئیں، وہاں بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی جس میں توسیع ہوتی گئی۔ جاوید قریشی نے مزید کہا کہ گل پلازا میں تمام توسیع قانونی طریقے سے کی گئی۔
سانحہ گل پلازہ: صدر اور وزیراعظم کا
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کرکے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی۔ صدر مملکت نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو امدادی کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔ صدر مملکت نے شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے اسے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا کہا، انہوں نے زخمیوں کی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کیا، وفاقی حکومت کی جانب سے ہرقسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔
برف سے جمی جھیل کی سیر
بھارت: برف سے جمی جھیل کی سیر کو آئے سیاح برف ٹوٹنے سے ڈوب گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اروناچل پردیش کی سیلا جھیل میں پیش آیا جہاں ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 7 افراد پر مشتمل دوستوں کا گروپ سیلا جھیل کی سیر کو آیا ہوا تھا۔ یہ جھیل توانگ ضلع میں سطح سمندر سے تقریباً 13ہزار 700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سیاح جھیل کے بیچ میں پہنچا تو برف ٹوٹ گئی اور وہ ڈوب گیا جسے بچانے کیلئے مزید 2 سیاح گئے اور وہ بھی ڈوب گئے۔ پورٹس کے مطابق واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس اور آرمی کی جانب سے ریسکیو آپریشن کیا گیا، آرمی کے غوطہ خوروں نے ایک سیاح کی لاش نکالی اور دوسرے کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سیاح تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان
لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ میں افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میرا مشورہ یہ ہی ہے کہ پارلیمنٹ میں آئیں اور عوام کی خدمت کریں، احتجاج پر امن ہو تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اپوزیشن لیڈر ٹھیک بات کرتے رہیں گے تو انہیں فلور ملتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، میری ذمہ داری ہے کہ کسی کو پاکستان مخالف بات نہ کرنے دوں۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ دنیا کا کون سا ایسا ملک ہے جس سے آج پاکستان کی دوستی نہیں، مافیاز دنیا میں ہر جگہ ہوتے ہیں، حق اور سچ ان کا راستہ روکتے ہیں۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے مشاورت کرتا ہوں وہ مجھے روکتے نہیں ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی کبھی اتنی اچھی نہیں تھی جتنی آج ہے، صرف ہمسائیہ ملک سے مسئلہ ہے جو ہمارے بچوں کی جانوں سے کھیلتا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمت میں
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 4لاکھ81 ہزار 862 روپےہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوکر 4لاکھ 13ہزار118 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 4595 ڈالر فی اونس ہے۔
لاہور: گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکا
لاہور: کوٹ لکھپت میں گھر میں ہونے والے سلنڈر دھماکے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق پیکو روڈ کوٹ لکھپت کے علاقے میں ایک گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی۔ ترجمان نے بتایا کہ آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق جھلسنے والوں میں 40سالہ عظمیٰ بی بی، 22سالہ فضا بی بی، 22سالہ زوہا، 14سالہ کوتابا اور 45 سالہ عظمت شامل ہیں۔
10روپے کا نوٹ برقرار رکھا جائے
اسلام آ باد: وفاقی کابینہ نے 10 روپےکا نوٹ ختم کرنے یا نہ کرنے کے معاملے پر وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ۔ کمیٹی کو اس معاملے پر سفارتشات دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہےکہ آیا 10 روپےکا بینک نوٹ ختم کیاجائے یا نہیں ؟ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےکمیٹی کویہ سفارش 10 روپےکے بینک نوٹ کی پیداواری لاگت کومد نظر رکھ کر کرنےکا ٹاسک دیا ہے اورساتھ ہی یہ سفارش کرنےکا بھی کہا گیا ہےکہ آیا 10 روپے کے بینک نوٹ کے مقابلے میں10روپےکا سکہ فائدہ مند ہوگایانہیں؟ کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی کابینہ فیصلہ کرےگی۔
گوادر: کراچی سے جیونی جانیوالی
گوادر میں مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ گوادر میں ہڈ گوٹھ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کےمطابق مسافر کوچ کراچی سے جیونی جارہی تھی، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
کراچی میں سردی میں کمی آگئی
کراچی میں موسم خشک اور صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات خنک رہنے رہے گا، شہر میں صبح میں ہلکی دھند چھائے رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی
اسلام آباد: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے عباس عراقچی سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 32 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے جب کہ پنجاب اسمبلی سے 50 اور سندھ اسمبلی سے 33 اراکین کی رکنیت بھی معطل کی گئی۔ معطل اراکین قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، سید علی موسیٰ گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ معطل اراکین پنجاب اسمبلی میں رانا سکندر حیات، عدنان ڈوگر، عامر حیات ہراج اور سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر سعید غنی شامل ہیں۔
محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بن گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی بزنس رولز کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ 9 مئی کیس میں عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔
افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں ۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، 2018 کی طرح دہشتگردی کا سر کچل دیں گے، دہشتگردوں کو پاکستان کی سرحدوں سے اٹھاکر بحرہند میں ڈبو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ کے ٹھوس ثبوت ہیں اور دشمن کی طرف سے انہیں ہرطرح کے وسائل فراہم کیے جارہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے جید علماکا یہاں ہونا اچھی بات ہے، قومی یکجہتی کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے شاید کبھی نہ تھی،مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے کی ضرورت ہے۔
پاک امریکا مشق انسپائرڈ گمبٹ
پاکستان اور امریکا کی مشق انسپائرڈ گمبٹ 2026 میں دونوں ملکوں کی افواج کے شرکاء کی جانب سے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 جنوری سے شروع ہونے والی پاک امریکا مشق 16جنوری تک جاری رہے گی، مشق کے حوالے سےجمعرات کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں معزز مہمانوں کے لیے تقریب ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکا کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور سینئر امریکی فوجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانوں کو مشق کی اہمیت، مقاصد اور انعقاد کے حوالے سے بریف کیا گیا، دونوں ملکوں کی افواج کے شرکاء نے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، معزز مہمانوں نے مشق کے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے تجربات کے ذریعے دو طرفہ فوجی تعاون کو بڑھانا ، دہشت گردی سے نمٹنے کی مشقوں اور طریقہ کار کو مزید موثر بنانا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد باہمی ہم آہنگی کی صلاحیت کو فروغ دےکر دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بھی کرنا ہے
محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے اسپیکر آفس کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سمری تیار کرکے اسپیکر آفس کو بھیج دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز امیدوار کے کاغذات کی اسکروٹنی کی تھی، محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کے واحد امیدوار ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جمعے کو ہو جائے گا۔ کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کا مقدمہ ایوان صدر میں پیش نہیں کرنا چاہیے تھا۔ تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا نوٹیفکیشن نیک شگون ہے مگر قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سمیت آگے کے مراحل طے کرنے کے لیے بانی تحریک انصاف سے ملاقات ضروری ہے۔ اس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر 8 فروری کے بعد 8 مئی کے احتجاج کی کال نہ آئی تو بانی تحریک انصاف سے ملاقات والا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔
پاکستان کے نئے سفیر فیصل نیاز ترمذی
روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کریملن پیلس میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، تقریب کے دوران پاکستانی سفیر نے صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات صدر پیوٹن تک پہنچائے۔ صدر پیوٹن نے پاکستان کو روس کا قریبی شراکت دار قرار دیتے ہوئے دو طرفہ تعاون میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، سفارت کاری، تعلیم، زراعت، صحت، صنعت، ریلوے اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔ فیصل نیاز ترمذی نے 26 اکتوبر 2025 کو ماسکو میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ان کی ترجیحات میں توانائی، تجارت، رابطہ کاری، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط کے فروغ کے ساتھ روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح شامل ہے۔ فیصل نیاز ترمذی ایک سینئر کیریئر سفارتکار ہیں۔ وہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں بین الاقوامی سفارتی خدمات پر اعلیٰ اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے گرج چمک
خیبرپختونخوا میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 جنوری تک صوبے میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودےگرنےکا بھی خطرہ ہے جب کہ میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
بیرونی مداخلت یو این چارٹر کیخلاف ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتکاری اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ ہم ایران اور خطےکی صورت حال کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں۔ تمام تنازعات کے پرامن حل پریقین رکھتے ہیں۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بیرونی مداخلت کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ تمام تنازعات پُر امن طریقے اور عالمی قانون کے مطابق حل ہونےچاہیں۔ مستحکم ایران پاکستان اور خطےکے مفاد میں ہے۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ایران کی صورتحال جلد نارمل ہوگی اور بیرونی دباو، اندرونی ہنگامہ آرائی بھی ختم ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسائل کے حل کے لیے پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ
واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کا تیل باضابطہ طور پر بیچنا شروع کردیا۔ امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر کی پہلی باضابطہ فروخت مکمل کر لی ہے اور تیل کی مزید فروخت آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم تیل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے جو وینزویلا تیل کے انفرا اسٹرکچر، بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار اور مائل ہیں۔ واضح رہے امریکا نے 3 جنوری کو وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی جس میں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں انہیں امریکی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
بھارت میں مسلمان منظم ریاستی
عالمی انسانی حقوق کی رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منظم ریاستی جبر کا انکشاف ہوا ہے۔ ساؤتھ ایشیا جسٹس کیمپین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 کےدوران بھارت میں ماورائے عدالت کارروائیوں میں 50 مسلمان شہید کیے گئے، ہندوتوا انتہا پسندعناصرکے ہاتھوں 23 اور ہندو انتہا پسند حملوں میں 27 مسلمان شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم مخالف تقاریر کے نتیجے میں13ریاستوں میں26 سے زائد منظم اجتماعی تشدد کے واقعات ہوئے، مذہبی بنیادوں پر سب سے زیادہ قتل اترپردیش میں ہوئے جہاں 6 مسلمان شہید کیے گئے۔ عالمی انسانی حقوق کی رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ گائے کے نام پر تشدد کے واقعات میں 9 مسلمانوں کو شہید کیا گیا اور گائے کے نام پر 3 افراد کو شدید تشدد کے بعد خودکشی پر مجبور کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر، آسام، اترپردیش اور دیگر علاقوں میں17سے زائد مسلمان اور 2 بچے ریاستی درندگی کا نشانہ بنے جب کہ 4 ہزار سے زائد بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو غیرقانونی طور پر بھارت سے بے دخل کیا گیا۔ ساؤتھ ایشیا جسٹس کیمپین کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے املاک کی مسماری اور بےدخلی بھارتی ریاست کی پہچان بنی رہی۔ اس حوالے سے مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی شناخت کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنانا سماجی ہم آہنگی اور علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔
امریکاجون جیسی غلطی نہ دہرائے
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کردیا کہ وہ جون میں ایران پر حملے جیسی غلطی نہ دہرائے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں امن قائم ہے اور صورتحال قابومیں ہے جبکہ حکومت کا مظاہرین کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عزم کو بمباری سے نہیں توڑا جا سکتا اس لیے امریکا جون جیسی غلطی نہ دہرائے۔ دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ سےسعودی وزیرخارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس دوران علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
امیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام
پاکستانامیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے پروسیسنگ جلد بحال ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ امیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے پروسیسنگ جلد بحال ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ پاکستان صورتحال کے پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ایران میں امن و استحکام قائم رہے گا: ہفتہ وار بریفنگ/ فائل فوٹو اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی امیگرنٹ ویزا کی پروسیسنگ سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہے اور امید ہے کہ امیگرنٹ ویزا کی معمول کی آن لائن پروسیسنگ جلد بحال ہو جائے گی۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کی صورتحال سے متعلق پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان صورتحال کے پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ایران میں امن و استحکام قائم رہے گا۔ پاکستان صورتحال کے پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے: ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک اور عالمی برادری کا اہم رکن ہے لہٰذا پاکستان ایران کو ایک دوست اور برادر ملک کے طور پر پُرامن اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، پُرامن اور مستحکم ایران پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران میں حالیہ احتجاجات عام شہریوں کو درپیش معاشی مشکلات کے باعث سامنے آئے ہیں مگر امید ہے ایرانی حکومت کے اعلان کردہ معاشی امدادی اقدامات عوامی مشکلات کم کریں گے، ایران ایک مضبوط اور باحوصلہ قوم ہے جس نے ماضی میں متعدد چیلنجز کا سامنا کیا ہے لہٰذا پاکستان کو ایرانی عوام اور قیادت کی دانشمندی پر مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ ایرانی قوم ان چیلنجز پر قابو پا کر مزید مضبوط ہو کر اُبھرے گی۔ ایران میں پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے تہران میں پاکستانی سفارتخانہ متحرک ہے: ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایران سے متعلق جاری ٹریول ایڈوائزری کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستانی شہری ایران کے سفر کے دوران انتہائی احتیاط اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں جب کہ ایران میں پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے تہران میں پاکستانی سفارتخانہ متحرک ہے، پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم شہریوں کی سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ امریکی امیگرنٹ ویزا کی معمول کی آن لائن پروسیسنگ جلد بحال ہو جائے گی: ترجمان امیگرنٹ ویزا کی معطلی سے متعلق ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکی امیگرنٹ ویزا کی پروسیسنگ سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہے، امیگرنٹ ویزا کی معمول کی آن لائن پروسیسنگ جلد بحال ہو جائے گی، پاکستان کامؤقف ہے کہ یہ امریکی امیگریشن پالیسیوں کا اندرونی جائزہ عمل ہے۔ بھارتی آرمی چیف کے الزامات کی سختی سے تردید اس کے علاوہ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردی کےالزامات سیاسی مقاصد کے لیے گھڑی گئی من گھڑت کہانی ہیں، پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں، پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات خود بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان سمیت خطے میں بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد نیٹ ورکس کی نشاندہی کی گئی ہے، بھارت کی جانب سے ماورائے عدالت قتل اور ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کی مثالیں ریکارڈ پر ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو اشتعال انگیز بیانات سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے اور بھارت میں بڑھتا ہوا انتہاپسندانہ اور مذہبی بنیادوں پر تشدد خطے کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
امریکی امیگریشن ایجنسی کے اہلکاروں
امریکی شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنسی ICE کے اہل کاروں نے ایک اور شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا۔ چند روز پہلے ICE اہل کاروں کی فائرنگ سے ایک خاتون کے ہلاک ہونے کے بعد سے منی ایپلس میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں امیگریشن ایجنسی سے منی سوٹا سے نکلنےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب 23 جنوری کو شہر بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی امیگریشن آفیسر نے گزشتہ ہفتے ریاست منی سوٹا میں 3 بچوں کی ماں کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ امریکی عوام نے اندوہناک قتل پر ریاست کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا تھا۔
کام نہ کرنےکاجھوٹا بیانیہ بناکر
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ سازش کے تحت مہم چلائی جاتی ہےکہ سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا،کام نہ کرنےکا جھوٹا بیانیہ بنا کر کچھ قوتیں سندھ کے وسائل پر ڈاکا ڈالنا چاہتی ہیں، 18 ویں ترمیم کے تحت دیے گئے اختیارات واپس لینا چاہتی ہیں۔ تھرپارکر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ سندھ کے عوام کی ترقی کا راستہ صرف اسلام آباد سے نکلےگا، تھرکے عوام نے اسے غلط ثابت کردیا ہے، تھر میں پیپلزپارٹی کا کیا گیا کام اُن قوتوں کو بہترین جواب ہے، ہم نےثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی تھرکےعوام سے محبت کرتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہےکہ پیپلزپارٹی نےکچھ نہیں کیا، اختیارات اسلام آباد کو دیے جائیں، تھر آپ کے سامنے ہے،کوئلہ یہاں کےعوام کا اثاثہ ہے، یہاں اتنا کوئلہ ہے جتنا سعودی عرب کے پاس تیل ہے، محترمہ بےنظیر بھٹو نےکام شروع کیا تو سازش کے تحت انہیں روک دیا گیا، اس ایک منصوبے سے نہ صرف تھر میں معاشی انقلاب آیا بلکہ اسلام آباد کوبھی بجلی فراہم ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی سرمایہ کاری کی وجہ سے پورے تھر میں صحت کے اداروں کا جال بچھایاگیا،کوئلے کے منافع کا ایک حصہ تھر فاؤنڈیشن کو دیتے ہیں، ہماری حکومت نے 2008 سےآج تک سندھ کی یونیورسٹیوں کی تعداد دگنی کی،کوئی دوسرا صوبہ سندھ سے یہ مقابلہ نہیں جیت سکتا۔
ایران میں موجود پاکستانی شہریوں
ایران میں موجود پاکستانی شہریوں وطلبا کے لیے وزارت خارجہ میں کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کوآرڈینیشن ومانیٹرنگ سیل ایران کی صورتحال کے حوالے سے پاکستانیوں کےلیے کام کر رہا ہے۔ دوسری جانب ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہےکہ ایران میں موبائل اور لینڈلائن فونز سےبین الاقوامی کالزکی سہولت بحال ہوگئی ہے۔ مدثر ٹیپو کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی کالزکی بحالی سے پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ اور عزیز واقارب سے رابطہ کرسکیں گے۔ مدثر ٹیپو کے مطابق ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے لیے یہ پیشرفت نہایت اہم اور مفید ہے، پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ سے رابطہ کریں۔
امیر قطر کا وزیر اعظم شہباز شریف کو
اسلام آباد: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو آج شام قطر کے امیر نے ٹیلی فون کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک قطر تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس نے بتایا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے خطے میں مذاکرات اور ثالثی میں قطر کے فعال کردار کو سراہا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف کیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد
راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی جس کا مقصد کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس اور مضبوط مالی شمولیت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفد کی قیادت معروف گلوبل فن ٹیک فرم کے سی ای او زچری وٹکوف نے کی۔ ملاقات بین الاقوامی نجی سرمایہ کار گروپوں کی پاکستان میں ابھرتی معاشی صورتحال میں دلچسپی کی مظہر ہے۔ آئی یس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستان کے فن ٹیک صلاحیت پر عالمی اعتماد بڑھنے کو ظاہر کرتا ہے، اس ملاقات کا مقصد کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس اور مضبوط مالی شمولیت ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفد کے سربراہ نے جدیدٹیکنالوجی اپنانے کی پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔ وفد نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کے مکمل امکانات کو محسوس کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وفد کے خیالات کے تبادلے کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کے اقتصادی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد ، قومی ترقی میں ذمہ دار نجی شعبے کی شرکت کے لیے سازگار ماحول بنانے کے عزم پر زور دیا۔ واضح رہے کہ بدھ کو پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
معرکہ حق میں کامیابی کے بعد
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے لڑاکا طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے،کئی ممالک طیاروں کے حصول کے لیے بات کررہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نےکرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیےکابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئےکرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ نئےکرنسی نوٹوں کےڈیزائن کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اجلاس میں پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 کا مسودہ مزید غور کے لیے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 دسمبر 2025 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 دسمبر 2025 کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔ وفاقی کابینہ سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے لڑاکا طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے،کئی ممالک طیاروں کے حصول کے لیے بات کررہے ہیں، اس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں کم عرصے میں بڑی پیشرفت دکھائی، معاشی استحکام ہم لے آئے، اب ترقی کے لیے اقدامات کریں گے، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط خوش آئند ہے، ایم او یو سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کر نے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاورہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا جس میں موجود ارکان نے متفقہ طور پر 6 ججوں کو مستقل اور 4ججوں کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض اور جسٹس فرح جمشید کی مستقلی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل جج جسٹس انعام اللہ خان، ایڈیشنل جج جسٹس فرح جمشید، ایڈیشنل جج جسٹس ثابت اللہ اور ایڈیشنل جج جسٹس اورنگزیب کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل جج جسٹس صادق علی، ایڈیشنل جج جسٹس مدثر امیر، ایڈیشنل جج جسٹس محمد طارق آفریدی اور ایڈیشنل جج جسٹس عبدالفیاض کو مستقل جج بنانےکی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایڈیشنل جج جسٹس اصلاح الدین اور ایڈیشنل جج جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو بھی مستقل جج بنانےکی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان بیرسٹرعلی ظفر اور بیرسٹر گوہر شریک نہیں ہوئے جب کہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی بھی اجلاس میں نہیں آئے۔
ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں
خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تصدیق کی ہے کہ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کے ’واضح دستاویزی ثبوت‘ موجود ہیں۔ جنگ اور دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق دی نیوز سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ تحریکِ طالبان پاکستان افغانستان سے پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ سب افغان حکومت اور تحریکِ طالبان افغانستان کے علم میں ہے اور ان کی حمایت سے ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا میں پیش آنے والے دہشتگردی کے متعدد واقعات میں افغان شہری ملوث تھے جب کہ دہشتگرد سرگرمیوں کے کئی واقعات میں افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے خیبر پختونخوا کے موجودہ وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ ریاست کو اس دعوے کے حق میں شواہد فراہم کرنے چاہئیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
ترکیے نے غیرقانونی طور پر مقیم
ترکیے نے غیرقانونی طور پر مقیم 18 افغان شہریوں کوگرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیا۔ پاکستان،ایران، امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک سے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق ترکیے نے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر مزید 18 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا۔ گز شتہ سال42 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندوں کو ترکیے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکا سمیت دیگر ممالک افغان شہریوں پرویزے کی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری
تھائی لینڈ میں مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بنکاک سے اوبون رتچاتھانی جانے والی ایکسپریس ٹرین کو تھائی لینڈ کے شہر ناخون رتچاسیما میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مسافر ٹرین کے کرین سے ٹکرانے کے باعث زور دار آواز آئی اور ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے کرین کا بقیہ ڈھانچہ بھی ٹوٹ کر پٹری سے اتری ٹرین پر آگرا۔ انتظامیہ کے مطابق حادثے میں ابتدائی طور پر 3 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ملی تاہم اب تک 22 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطاق اب بھی تباہ شدہ بوگیوں کے اندر تقریباً 190 مسافر پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ ہفتے میں ایک دفعہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروائی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔
کل اپوزيشن لیڈر کی تعیناتی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو کل تک اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کی یقین دہانی کرادی۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے مقابلے میں کوئی دوسرا فرد نہیں، اسپیکر آفس میں ملاقات سے متعلق کوئی بات نہيں ہوئی۔ ادھر پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپوزيشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرنےکا مطالبہ کردیا۔ عامر ڈوگر نے کہاکہ پارٹی میں کوئی گروپنگ نہيں، محمود خان اچکزئی ہی تحریک انصاف کے اپوزيشن لیڈر ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد اپوزیشن لیڈ ر کا معاملہ حل ہو گیا ہے، آج کل میں نوٹیفکیشن ہوجانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ 8 فروری ہماری فائنل کال ہوگی بلکہ یہ ابتدا ہے ، لمبی جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔ اپوزیشن اتحاد آنے والے دنوں میں کراچی جائے گا۔ بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں جس کامطلب نیا میثاق جمہوریت ہے۔
زرداری، نواز شریف اور عمران خان سمیت اہم
خیبرپختونخوا حکومت نے صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی و قومی شخصیات کے ناموں پر مشتمل فینسی اور یونیک چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ فخر جہاں کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا جب کہ سب سے زیادہ بولی دینے والے کو اپنی پسندیدہ سیاسی یا قومی شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار دیگر قومی قیادت، معروف شخصیات، علاقوں اور اقوام کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس بھی نیلامی میں شامل کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ نیلامی کے عمل میں گاڑی مالکان بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اس اقدام سے قومی خزانے کو نمایاں فائدہ پہنچے گا، یونیک نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے شہریوں نے دستک ایپ کے ذریعے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی نیلامی سے متعلق باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا ہے جب کہ نیلامی میں شرکت کے لیے شہری دستک ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں اور ہمیں تسلیم کرناچاہیےکہ ٹیکس زیادہ ہے یاانرجی قیمت زیادہ ہےتو یہ حقیقی مسائل ہیں۔ پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کی توجہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر ہے، ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے لے کر فنانس ڈویژن کو منتقل کیا، گزشتہ سال 38 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئے اور رواں سال 41 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہونےکی توقع ہے۔ محمداورنگزیب نے کہا کہ ٹیرف شعبے میں بڑے اصلاحات متعارف کرائے ہیں، یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں، ہمیں تسلیم کرناچاہیےکہ ٹیکس زیادہ ہے یاانرجی قیمت زیادہ ہےتو یہ حقیقی مسائل ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ غیربینکنگ افراد کو باقاعدہ مالیاتی نظام میں شامل کیاجارہاہے، برآمدات پر مبنی معیشت کی طرف جانے کےلیے ٹیرف کو ریشنلائز کرنا ناگزیر ہے، رواں سال جون تک تمام حکومتی ادائیگیاں ڈیجیٹل چینلز پر منتقل ہوجائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات سے ہی ترقی ممکن ہے، حکومتی اصلاحات کا مقصد ملکی خزانے پر بوجھ کو کم کرنا اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیرف میں کمی سے پاکستان کی برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا، پہلی بارٹیرف اصلاحات کےذریعے خام مال پرڈیوٹیز کوکم کیا، موجودہ معاشی اصلاحات پاکستان کےلیے ایسٹ ایشیا موومنٹ ثابت ہوسکتی ہیں جب کہ قرضوں کی ادائیگی خودکم نہیں ہوئی، ہم نے اقدامات کیے۔
قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں
قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر قلات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کےلیےعزم استحکام مہم جاری رہےگی
امریکا ایران پر حملے کیلئے
واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ایران پر حملے سے متعلق دفاعی ادارے پینٹاگون نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی ہے۔ امریکی میڈیا کےمطابق محکمہ دفاع کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کےخلاف فضائی طاقت اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کسی بھی ممکنہ فوجی ردعمل کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ پینٹاگون کے منصوبہ سازوں نے صدرٹرمپ کو سائبر آپریشن کے آپشنز اور نفسیاتی مہمات بھی پیش کی ہیں جن کا مقصد ایرانی کمانڈ کے ڈھانچے، مواصلات اور سرکاری میڈیا کو متاثر کرنا ہے۔ امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ، سائبر، نفسیاتی آپریشنز اور روایتی فوجی قوت مل کر ایک آپشن بھی ہوسکتے ہیں۔ دونوں امریکی عہدیداروں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور سفارتی راستے کھلے ہیں۔
کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس
کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کے ایم سی حکام کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹرکارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو متبادل نظام تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود تمام ساتوں ہائیڈرنٹس کوبتدریج ختم کرکے لائنوں کےذریعے پانی فراہم کریں اور شہریوں کو پانی ان کی دہلیز پر لائنوں کےذریعےفراہم کرنےکا بندوبست کریں۔ میئر کراچی کا کہنا ہےکہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، واٹر ہائیڈرنٹس کا کانٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے، نئے کانٹریکٹس جاری نہیں کریں گے بلکہ شہریوں کی ٹینکرز سے جان چھڑائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہرعلاقےکوپانی فراہم کرکے پورا کیا جائے گا، ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں، اس سے شہریوں کو مشکلات ہیں۔
شبِ معراج پر اسکولوں میں
کراچی: سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر اسکولوں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 جنوری کو شبِ معراج کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رہے گے۔
قومی پیغام امن کمیٹی کی ڈی جی آئی
قومی پیغام امن کمیٹی (این پی اے سی) نے قومی بیانیےکے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے قومی پیغام امن کمیٹی نے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کالعدم ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اےکےتناظرمیں داخلی سلامتی پرجامع گفتگو ہوئی اور مشترکہ مؤقف مزید مضبوط ہوا جبکہ ملاقات میں کشمیر اور غزہ پر اصولی مؤقف کی توثیق کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور میں یکسوئی، بیانیے پراتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے اور مظلوموں کی حمایت پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ملاقات میں قومی بیانیے کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاک افواج سےغیرمتزلزل یکجہتی اور ریاست دشمن بیانیوں کےخلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ این پی اے سی کے مطابق فتنہ الخوارج اورافغان طالبان کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا دہشتگردی کا کوئی جوازنہیں۔ این پی اے سی نے منبر ومحراب سے اتحادِ امت، سماجی ہم آہنگی، آئینی برابری کا پیغام ملک گیرسطح پرپھیلانے کا اعلان کیا جبکہ نفرت انگیزی، فرقہ واریت اور تکفیری بیانیےکےخلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنانے پر بھی اتفاق کیا۔ این پی اے سی نے ریاستی بیانیےکی ترویج کیلئے مساجد، مدارس اور جامعات میں آگاہی نشستیں بڑھانےکی تجویز دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کی نفسیاتی جنگ کے مقابلے کیلئے عوامی شعور،سچائی پرمبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیارہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کو غیرمعمولی طورپرمفید قرار دیتے ہوئے اعتماد، عملی تعاون کے نئے راستوں پرپیشرفت کی توقع ظاہرکی گئی۔
وزیراعلیٰ کے پی بتائیں د
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ بتائیں دہشتگردی میں افغانستان ملوث نہیں تو کون ملوث ہے؟ حکومت بتادے پولیس، ایف سی، فوجی جوانوں اور لوگوں کو کون شہید کررہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں فوج نکل جائے ، آپریشن نہ کرے، کیا پولیس خالی ہاتھ سے لڑے گی؟ ہم مانتے ہیں وفاق نے 100 فیصد حصہ نہیں دیا، جو دیا ہے وہ کہاں لگایا؟ ضم اضلاع میں ایک تھانا بھی بنایا؟ گورنر کے پی کاکہنا تھا کہ ضم اضلاع کے فنڈز مکمل نہیں ملے، جو ملے وہ کہاں خرچ ہوئے؟ 13 سالہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، صوبے میں تیل و گیس کے ذخائر موجود ہیں مگر یکیورٹی اولین ترجیح ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ افغانستان کی وکالت کے بجائے صوبے پر توجہ دیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کے بعد دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کو تسلیم کررہی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ کاروبار میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، جب کہ عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان
اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سیکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاک۔یو اے ای تعلقات، باہمی تعاون اور مسافروں کے لیے امیگریشن کے عمل کو مزید آسان بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان “پری امیگریشن کلیئرنس” کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس نئے نظام کا آغاز ابتدائی طور پر پائلٹ بنیادوں پر کیا جائے گا، جس کا پہلا مرحلہ کراچی سے شروع ہوگا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ پری امیگریشن کلیئرنس کے تحت مسافروں کی امیگریشن اور متعلقہ کلیئرنس پاکستان ہی میں مکمل کی جائے گی۔ اس نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو متحدہ عرب امارات پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے نہیں گزرنا پڑے گا اور وہ ڈومیسٹک مسافروں کی طرح سیدھا ایئرپورٹ سے باہر نکل سکیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سفر میں سہولت، وقت کی بچت اور مسافروں کے مجموعی تجربے میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یو اے ای وفد نے اس منصوبے کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزٹ ویزے کی آڑ میں یو اے ای جاکر کام کرنیوالوں کی شامت آگئی ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ پائلٹ منصوبے کے انتظامی اور تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ حکام رابطہ کاری جاری رکھیں گے، جبکہ کامیاب پائلٹ کے بعد اس نظام کو مرحلہ وار مزید مقامات تک توسیع دی جائے گی۔ یو اے ای وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن جما عبداللہ القابی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایئرپورٹس حماد سیف المشغونی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ ملاقات میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔
رواں سال بھی سردی طویل
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ لاہور میں اس موسم سرما میں برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے موسمیاتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، تاہم پنجاب میں بارش کا حجم کافی کم رہا ہے۔ رواں سال دسمبر میں پنجاب میں صرف 2.5 ملی میٹر بارش ہوئی جو کہ گزشتہ سال کے 11.2 ملی میٹر کے مقابلے میں 75 فیصد کم ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شدید دھند بھی ایک بڑا چیلنج ہے اور جب تک بارش نہیں ہوتی، دھند کی صورتحال میں بہتری نہیں آ سکتی۔ مری اور گلیات میں 17 اور 18 جنوری کے بعد بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سردی کا موسم معمول سے طویل رہا تھا اور رواں سال بھی شدید سردی دیر سے شروع ہونے کے باعث طویل رہنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے میدانی علاقوں میں برفباری کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ کلائمیٹک پیٹرن تبدیل ہو رہا ہے اور مارچ یا اپریل کے آغاز تک سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 17 سے 18 جنوری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی دوسری طرف گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹولیم مصنوعات کی قیمتیں گرنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ پیٹرول کی عالمی قیمت میں فی بیرل 2 ڈالر 74 سینٹ کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 69.27 ڈالر سے کم ہو کر 66.54 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔ پیٹرول پریمیم میں بھی فی بیرل 13 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پریمیم 5 ڈالر 14 سینٹ سے گھٹ کر 5 ڈالر 1 سینٹ ہو گیا۔ پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 72 پیسے کمی آئی جبکہ ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 68 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی۔ ان عوامل کے باعث پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور نئی قیمت 145 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 139 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
ایران کیخلاف حملے سے پہلے سفارتکاری
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی زیر قیادت سینئر معاونین نے ٹرمپ پر زور دیا کہ ایران کے خلاف حملے سے پہلے سفارتکاری کو موقع دینا چاہیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ایران میں جاری مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے جواب میں ایران پر حملوں پر غور کر رہے ہیں تاہم نائب صدر چاہتے ہیں کہ حملے سے پہلے سفارتکاری کو موقع دینا چاہیے۔ امریکی اخبار نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ابھی فیصلہ نہیں کیا تاہم فی الحال وہ ایران پر حملے کے حق میں ہیں لیکن ان کا رویہ بدل سکتا ہے۔ کچھ امریکی حکام کے مطابق صدر پہلے حملے کا حکم دے سکتے ہیں جس کے بعد ایران کے ساتھ مذاکرات پر غور کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی پیشکش پر غور کررہا تھا جبکہ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی منظوری دینے پر غور کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
سیاسی تحریک 100 بار چلائيں
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ قومی پالیسی پر ابہام پیدا کرنا ہی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کہتےہیں افغانستان کو دہشت گردی کے ثبوت دینے چاہئيں،انہوں نے سوال کیا کہ سہیل آفریدی کو ابھی تک نہیں پتاکہ دہشت گردی کہاں سے ہورہی ہے؟ طلال چوہدری بولے 2025 میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد خیبر پختونخوا میں ہونے والے واقعات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیف سٹی اس لیے نہیں بنایا جاتا کہ دہشتگرد گرفتار ہوسکتے ہیں۔ طلال چوہدری نے پیغام دیا کہ آپ سیاسی تحریک 100 دفعہ چلائيں لیکن پاکستان کے خلاف رویہ برداشت نہيں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ ہو یا عام رہنما،قومی بیانیے کے خلاف کوئی گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی۔
سیاسی تحریک 100 بار چلائيں
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ قومی پالیسی پر ابہام پیدا کرنا ہی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کہتےہیں افغانستان کو دہشت گردی کے ثبوت دینے چاہئيں،انہوں نے سوال کیا کہ سہیل آفریدی کو ابھی تک نہیں پتاکہ دہشت گردی کہاں سے ہورہی ہے؟ طلال چوہدری بولے 2025 میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد خیبر پختونخوا میں ہونے والے واقعات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیف سٹی اس لیے نہیں بنایا جاتا کہ دہشتگرد گرفتار ہوسکتے ہیں۔ طلال چوہدری نے پیغام دیا کہ آپ سیاسی تحریک 100 دفعہ چلائيں لیکن پاکستان کے خلاف رویہ برداشت نہيں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ ہو یا عام رہنما،قومی بیانیے کے خلاف کوئی گفتگو برداشت نہیں کی جائے گی۔
یوکرین مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مذاکرات کو یوکرین مسئلے کا واحد حل قرار دیدیا۔ سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر پائیدار امن کے لیے مکالمے کی بالادستی ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔ پاکستانی مندوب نے امریکا سمیت متعدد ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین جاری سفارتی عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، یہ کوششیں ایک منصفانہ اور پائیدار تصفیے پر منتج ہوں گی جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے یہ کوشش یوکرین اور روس کے سلامتی مفادات سے ہم آہنگ ہو اور یورپ میں امن و استحکام کو یقینی بنائے۔
سندھ حکومت نے جناح باغ میں آنسو گیس
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے معاون خصوصی شفیع جان نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت پی ٹی آئی سے گھبرا گئی اور جناح باغ میں آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کراچی میں مینڈیٹ ہمارا تھا، ہم سے سیٹیں چھینی گئیں، ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بعد حکومت کس منہ سے ہمارے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے گی؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم طے کر چکے ہیں کہ مفاہمت کا راستہ مزاحمت سے ہی نکلے گا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے شفیع جان کے الزامات مسترد کر دیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا رستہ بند نہیں کیا، انھیں جلسے کی اجازت دی مگر پی ٹی آئی سڑک پر احتجاج کرنا چاہتی تھی کیونکہ سب کو پتا ہے کہ روڈ پر 50 بندے بھی 500 لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ خیبر پختونخوا پر توجہ دے۔
کے پی اسمبلی کے کور کمانڈر کو خط
پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے سکیورٹی کی جانب سے کور کمانڈر پشاور کو اِن کیمرہ بریفنگ کے لیے لکھا گیا خط ایک نئے تنازع کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ قبل ازیں اسپیکر صوبائی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی جانب سے ایک خط سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ صرف آپریشنز سے پائیدار امن ممکن نہیں بلکہ سیاسی اور سماجی اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے خط کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی یا صوبائی حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ فوجی قیادت، خصوصاً کور کمانڈر یا جی ایچ کیو سے براہ راست اِن کیمرہ یا ادارہ جاتی بریفنگ کی درخواست کرے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ روزمرہ کوآرڈینیشن یا معمول کے رابطوں کی اجازت اپنی جگہ موجود ہے مگر صوبائی اسمبلی میں امن و امان پر اِن کیمرہ بریفنگ کسی صورت معمول کا معاملہ نہیں، یہ ایک حساس اور باضابطہ ادارہ جاتی عمل ہے جس کے لیے وفاقی منظوری لازم ہوتی ہے۔
جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی، اسپیکر کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا طریقہ کار طے ہوا، جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے دو ارکان بھی بیٹھے تھے، پیپلزپارٹی والے تو اپوزیشن بینچز پر نہیں بیٹھے ان کو کوئی حق نہیں اور پیپلزپارٹی والوں نے کہا ہے وہ کوئی ڈاکومنٹ جمع نہیں کرائیں گے۔
خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 11 شدت پسند ہلاک
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں 11 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سنیچر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 8 جنوری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان ضلع میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔‘ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ایک اور مشترکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی انجام دی جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
دریائے سندھ میں خطرناک غیرملکی مچھلیوں کی موجودگی کا دعویٰ، حقیقت کیا
کیا شیشے کے ایکویریم میں تیرتی دلکش اور رنگ برنگی مچھلیاں واقعی پاکستان کے قدرتی آبی وسائل کے لیے ایک خاموش خطرہ بنتی جا رہی ہیں؟ سکھر کے قریب دریائے سندھ سے حالیہ دنوں میں جنوبی امریکہ کے دریائے ایمیزون سے تعلق رکھنے والی سیل فن کیٹ فش کے ملنے کے بعد یہ سوال ایک بار پھر سنجیدہ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ یہ واقعہ جہاں ماہی گیروں اور ماحولیاتی ماہرین میں تشویش کا باعث بنا، وہیں اس نے غیر ملکی انواع، سائنسی تحقیق اور عوامی خوف کے درمیان فرق کو سمجھنے کی ضرورت کو بھی اُجاگر کیا ہے۔ یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ یہ مچھلی عام طور پر پاکستان کے دریاؤں میں نہیں پائی جاتی بلکہ شوقیہ طور پر ایکویریم میں رکھی جاتی ہے۔ دریائے سندھ میں جیسے ہی اس مچھلی کی موجودگی کی خبر سامنے آئی، ماہی گیروں اور ماہرین ماحولیات میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اگر واقعی سیل فن کیٹ فش جیسی غیر ملکی انواع پاکستان کے قدرتی آبی ذخائر میں افزائشِ نسل کرنے لگی ہیں تو اِس کے نہایت سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں سلنڈر دھماکے سے دلہا دلہن سمیت آٹھ افراد ہلاک
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گھر میں شادی کی تقریب کے دوران سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں دلہا اور دلہن سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اتوار کی صبح اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ ’اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹُو میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 19 افراد کو ریسکیو کیا گیا جس میں سے آٹھ کی موت واقع ہو گئی جبکہ 10 کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ’اس دھماکے میں دلہا دلہن بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔‘ ’دھماکے سے متعدد گھر متاثر ہوئے، ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔‘ اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’پولیس کے سینئر افسران بھی ڈی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ موقعے پر موجود ہیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ علاقے کو مکمل طور پر کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔‘ دھماکے میں جان سے جانے والے دلہے کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ساتھ والے کمرے میں تھا۔ میری ساری فیملی اندر تھی کہ اچانک صبح سات بجے کے قریب دھماکہ ہو گیا۔ جب اٹھ کر دیکھا تو سب کچھ بکھرا ہوا تھا۔‘ انہوں نے بتایا کہ ’شادی پر کافی مہمان آئے ہوئے تھے۔ اس حادثے میں میرا بیٹا، بہو، اہلیہ اور بڑی بھابھی فوت ہو گئیں جبکہ میری بیٹی اور سالی زخمی ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’بس اس سے زیادہ اب میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔
پی ٹی آئی کا باغ جناح میں جلسہ
پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے قبل سیاسی، انتظامی اور سکیورٹی صورتحال کافی کشیدہ دکھائی دے رہی ہے۔ اتوار کو باغِ جناح اور مزارِ قائد کے اطراف پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ شہر کے اہم مقامات پر سڑکوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق اب سے کچھ ہی دیر میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی باغِ جناح پہنچنے والے ہیں۔ ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے مختلف قافلے بھی جلسہ گاہ کے اطراف پہنچ چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق پیپلز چورنگی سے مزار قائد آنے والی سڑک کا ایک ٹریک بند کر دیا گیا ہے جبکہ خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک مکمل طور پر بند ہیں۔ اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش چورنگی کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ان اقدامات کے باعث شہر کے وسطی علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور متبادل راستوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو حیدرآباد سے کراچی پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے متعدد مقامات پر سڑکوں کی بندش اور کنٹینرز لگائے جانے کے باعث ان کے قافلے کو بار بار راستے تبدیل کرنا پڑے۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے قافلے کے ہمراہ رات گئے تک مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے کراچی پہنچے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قافلے کو بعض مقامات پر طویل انتظار بھی کرنا پڑا اور شہر میں داخلے کے لیے متبادل راستے اختیار کیے گئے۔ پارٹی قیادت کے مطابق ان مشکلات کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کراچی پہنچنے کا فیصلہ برقرار رکھا اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر سندھ حکومت کی جانب سے ان کا باضابطہ استقبال بھی کیا گیا تھا۔ سندھ حکومت کے نمائندے صوبائی وزیر سعید غنی سمیت دیگر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا استقبال کیا اور انہیں سندھ کی ثقافی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔
اسلام آباد اور لاہور میں برفباری ہو سکتی ہے؟
سوشل میڈیا پر یہ دعوے گردش کر رہے ہیں کہ ایک غیر معمولی موسمی نظام کے داخل ہونے کے نتیجے میں پاکستان میں شدید اور ریکارڈ سردی متوقع ہے۔ ممکن ہے آپ کی نظر سے بھی ایسی پوسٹس گزری ہوں جن میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ آئندہ 8 سے 10 روز تک ملک میں غیر معمولی حد تک سرد موسم ریکارڈ کیا جائے گا۔ ان پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس موسمی نظام کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں یخ بستہ ہوائیں چلیں گی، بارشیں ہوں گی اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ یہاں تک کہ بعض پوسٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں اور بالخصوص لاہور میں بھی برفباری دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ دیگر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ سابق وزیر عمر سیف نے بھی سوشل میڈیا پر موسم کی اپڈیٹ سے متعلق ایک ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اگلے 8 سے 10 دن کے دوران شدید سرد موسم رہنے کا امکان ہے۔ اہم اس موقع پر یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا واقعی رواں ہفتے یا آئندہ 8 سے 10 دن کے دوران پاکستان میں غیر معمولی سردی پڑنے والی ہے یا نہیں؟ ان تمام دعوؤں کے جواب میں پاکستان کے محکمۂ موسمیات نے کچھ دیر قبل ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اور گمراہ کن موسمی پیشگوئیاں گردش کر رہی ہیں۔محکمۂ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 16 سے 25 جنوری کے دوران شدید سردی کی پیشگوئیاں غیر مصدقہ ہیں۔ محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران کسی غیر معمولی یا تاریخی شدت کی سردی کی کوئی لہر متوقع نہیں۔ موسمیاتی ماڈلز اور مشاہداتی اعداد و شمار کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق درجہ حرارت موسمِ سرما کے معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔
سی ایس ایس 2026 کی باقاعدہ
سی ایس ایس امتحان 2026 میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے ایک اہم اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے مقابلے کے امتحان سی ایس ایس 2026 کی باقاعدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات کے پہلے روز امیدواروں سے انگریزی مضمون نگاری (Essay) کا پرچہ لیا جائے گا، جب کہ 5 فروری 2026 کو Precis & Composition کا امتحان منعقد ہوگا۔ اس کے بعد جنرل نالج کے مضامین کے پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو ہوں گے۔ مزید برآں، 9 فروری 2026 کو اسلامیات یا غیر مسلم امیدواروں کے لیے تقابلی مطالعۂ مذاہب کا پرچہ لیا جائے گا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق اختیاری مضامین کے امتحانات 10 فروری سے 15 فروری 2026 تک جاری رہیں گے، جن کے پرچے مختلف گروپس کے تحت صبح اور شام کے سیشنز میں منعقد کیے جائیں گے۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور امتحانی مراکز، رول نمبر سلپس اور دیگر جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
ایران جانے والوں کے لیے
حکومت پاکستان نے ایران میں موجودہ صورتِحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایران میں موجود پاکستانیوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری موجودہ حالات کے باعث ایران کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور صورتحال معمول پر آنے تک سفر مؤخر کر دیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی شہری پہلے سے ایران میں موجود ہیں وہ انتہائی احتیاط سے کام لیں اور اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔ ان کے مطابق ایران میں مقیم پاکستانی شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاکستانی سفارتی عملے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایران میں حالات کشیدہ، متعدد افراد ہلاک، انٹرنیٹ سروسز متاثر دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایران میں موجودہ حالات کے باعث پاکستانی سفارت خانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کر دیا ہے۔ تہران میں سفیرِ پاکستان مدثر ٹیپو کے مطابق پاکستانی شہریوں کی معاونت کے لیے چوبیس گھنٹے رابطہ ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے متعلقہ عہدیداروں کے رابطہ نمبرز اور لینڈ لائن نمبرز بھی فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ ہنگامی صورت میں فوری مدد کی جا سکے۔
پی ایس ایل تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز او زیڈ گروپ نے اپنے نام کر لیا ہے، جس نے سیالکوٹ کی فرنچائز کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے حاصل کیے۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی بولی کی تقریب میں مجموعی طور پر دو ٹیمیں، سیالکوٹ اور حیدرآباد، 3 ارب 60 کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔ مجید چوہدری نہ صرف اس تقریب میں شریک ہوئے بلکہ پی ایس ایل کی 8ویں اور مجموعی طور پر مہنگی ترین ٹیم خرید کر تاریخ بھی رقم کی۔ مجید چوہدری کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ طویل عرصے تک آسٹریلیا میں مقیم رہے۔ انہوں نے دو سال قبل پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا، جس کے پیچھے ان کے بقول وطن سے محبت اور ملک کے لیے کچھ کرنے کی خواہش شامل ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا رہا، اور کرکٹ وہ واحد کھیل ہے جو پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے حصول کے لیے وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کام کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں جب لوگ ملک چھوڑنے کی بات کرتے ہیں، وہ اس کے برعکس پاکستان واپس آئے، کیونکہ وطن کی محبت انہیں کھینچ لائی۔ مجید چوہدری کے مطابق پی ایس ایل صرف ایک لیگ نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی شناخت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی دوسری بڑی لیگ ہے اور لیگ کی اعلیٰ انتظامیہ کا وژن ہے کہ اسے دنیا کی نمبر ون لیگ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر معیار برقرار رہا تو یہ ہدف جلد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 2نئی ٹیموں کی شمولیت نے پی ایس ایل میں نئی روح پھونک دی ،وزیر اعظم ٹیم کی تشکیل اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے مجید چوہدری نے واضح کیا کہ وہ غیر ملکی مینٹورز کے بجائے مقامی لیجنڈز پر انحصار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کو بڑے بڑے نام دیے ہیں اور شعیب اختر اور شاہد آفریدی جیسے لیجنڈز ان کے لیے بڑے بھائیوں کی مانند ہیں، جن سے ان کے قریبی تعلقات ہیں۔ مجید چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے ملک میں کرکٹ کی بحالی اور معیشت کی نمائندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہی لیگ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ بن چکی ہے۔
چین نے پاکستانی طلبا کے لیے فلی فنڈڈ اسکالرشپس
پاکستانی طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا ایک بڑا اور اہم موقع سامنے آ گیا ہے۔ چین کی جانب سے پاکستانی طلبا کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس سے باصلاحیت طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اعلان کے مطابق یہ اسکالرشپس مکمل طور پر فنڈڈ ہوں گی، جن میں ٹیوشن فیس میں مکمل چھوٹ، رہائش کی سہولت، طبی سہولیات اور ماہانہ وظیفہ شامل ہے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت طلبہ چین کی مختلف معروف جامعات میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انجینئرنگ، نیچرل سائنسز، سوشل سائنسز اور دیگر متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس اسکالرشپ کے لیے اہل ہوں گے۔ امیدواروں کا انتخاب تعلیمی قابلیت اور مقررہ معیار کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اسکالرشپ کے لیے درخواستوں کا عمل ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ طریقۂ کار کے مطابق اپنی درخواستیں بروقت جمع کروائیں۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ ایچ ای سی نے طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درخواست دینے سے قبل اہلیت کے معیار، مطلوبہ دستاویزات اور دیگر ہدایات کا بغور مطالعہ کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
پاکستان اور امریکا کی جنگی مشقوں کا آغاز
پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13ویں دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ–2026 کا آغاز 9 جنوری 2026 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں ہوا۔ یہ مشق دو ہفتوں تک جاری رہے گی، جس کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیررازم) کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب میں پاکستان اور امریکا کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔ مشق کے دوران دونوں افواج ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گی، باہمی فہم و اعتماد کو مضبوط بنایا جائے گا اور آپریشنل حکمتِ عملی، تکنیک اور طریقۂ کار کو بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا۔ امریکا نے وینزویلا کے تیل پر قبضہ نہ کیا ہوتا تو روس اور چین کر لیتے، ٹرمپ خاص طور پر شہری علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مارکس مین شپ کی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کی مشترکہ مشقیں موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے، فوجی معیار کو بلند کرنے اور دونوں افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انسپائرڈ گیمبٹ–2026 پاکستان اور امریکا کے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کے عزم کا مظہر ہے۔
گلشن اقبال کے فلیٹ میں گیس لیکج
کراچی: گلشن اقبال بلاک 2 کی ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی پہلی منزل پر واقع فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر فوری قابو پایا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں
کراچی سرد موسم کی لپیٹ میں ہے جہاں پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24سے 26ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں رات سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، گلستان جوہر میں 10.5، شارع فیصل 11.5، بن قاسم میں 11 اور ماڑی پور میں 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
امن کمیٹی کے سربراہ معمولی زخمی
جنوبی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے سے امن کمیٹی کے سربراہ زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او ارشد خان کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی کےعلاقے برواند میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کےسربراہ قادم خان معمولی زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں قادم خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا، انہیں فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں
راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے جب کہ ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسزکی مشترکہ کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے جب کہ خوارج دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور مزید خوارج کی تلاش جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری شدت سے جاری ہے، غیرملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسحاق ڈار سعودی عرب کے دورے
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سعودی عرب کے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مدینہ منورہ پہنچنے پر سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ نائب وزیر اعظم آج شام جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کےغیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند
پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں گہری دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہیں۔ شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ون، صوابی سے پشاور، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر، ایم 3 فیض پور سے سمندری اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کردی گئی۔ اس کے علاوہ ایم 5 شیرشاہ سے سکھر اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے۔ دوسری جانب سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
سہیل آفریدی کو ہر سہولت دینگے شرجیل میمن
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ سہیل آفریدی کو ہر سہولت دیں گے وہ بس قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے ، باغ جناح میں جلسے کی اجازت دی جارہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سہیل آفریدی کو ہر سہولت دیں گے، وہ بس قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سندھ حکومت کی جانب سے خیرمقدم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی
نیو اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرصدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بورڈ نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی قائم کردی۔ بورڈ نے ہاؤس بلڈنگ فائنانس کمپنی کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کرنے کی سفارش کی جب کہ اس کے 51 فیصد حصص کی نیلامی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی طرح پاکستان مورگیج ری فائنانس کمپنی کی 4.2 ارب کی بولی مسترد کردی گئی، اس کمپنی کی ریفرنس قیمت 13 ارب 55 کروڑ روپے تھی۔ نجکاری بورڈ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کردی جس پر بورڈ نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے لیے کنسیشن ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ائیرپورٹ نجکاری میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ماڈل مسترد کر کے اوپن بولی کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ائیرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔ دوسری جانب کراچی ائیر پورٹ کے اطراف بدترین ٹریفک جام ہے اور ائیرپورٹ سگنل کے باہرکھڑےکارکنوں نے بھی ائیرپورٹ جانےکی کوشش کی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی دورہ کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس سے قبل سہیل آفریدی نے پنجاب کا دورہ کیا تھا جس دوران پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سہیل آفریدی کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کرائی تھیں۔
پاکستان کی ڈیماک گروپ اور پریپکو
پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ حقیقی دنیا کے اثاثوں کی ٹوکنائزیشن سے متعلق قومی ایجنڈے پر اہم اجلاس منعقد کیا۔ یہ اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا جس میں متحدہ عرب امارات کے ڈیماک گروپ اور اس کے ڈی ایف ایس اے سے ریگولیٹڈ رئیل اسٹیٹ فن ٹیک پلیٹ فارم PRYPCO کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں رئیل اسٹیٹ، سرکاری اثاثوں اور مستقبل کے قرض جاتی آلات کی ٹوکنائزیشن کو ایک منظم ریگولیٹری فریم ورک کے تحت فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کی صدارت پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کی جب کہ اتھارٹی کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ٹوکنائزیشن کو ایک اسٹریٹیجک معاشی ٹول کے طور پر استعمال کیا جائے تاکہ غیر فعال اثاثوں کو فعال بنایا جاسکے، غیر ملکی اور ڈائسپورا سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے اور مالی شفافیت میں اضافہ کیا جا سکے بغیر کسی اضافی مالی دباؤ کے۔
والد عمرے پر ویل چیئر پرگئے اور چل کر واپس آئے
پاکستانی اداکار حارث وحید نے عمرے کے دوران اپنے والد کے ساتھ پیش آئے معجزے کا تذکرہ کیا ہے۔ اداکار نے حال ہی میں اپنے والد کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی اور اس دوران پیش آنے والا معجزاتی واقعہ بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ حارث وحید نے انسٹاگرام پر عمرے کی ادائیگی کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے والد ویل چیئر پر موجود ہیں۔ اداکار نے بتایاکہ ان کے والد عمرے کی ادائیگی کیلئے ویل چیئر پر گئے تھے اور وہ اپنے قدموں پر چل کر وطن واپس آئے ہیں۔
پی ٹی آئی کا کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ کرنے کا اعلان
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے دورے کے موقع پر جاری پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام سندھ کے کونےکونے تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے سندھ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری میں سندھ کےعوام بھرپورساتھ دیں۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اتوار ساڑھے 4 بجےکراچی میں مزار قائد پر شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔
پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا:
عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ کا کہنا ہےکہ بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق چین نے پاکستان کے خطے میں بڑھتے مؤثرکرداراوربہترین سفارت کاری کوبھرپوراندازمیں سراہا ہے، حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کے قومی معاملات پریکساں دوٹوک مؤقف کی عالمی سطح پرپذیرائی ہورہی ہے، بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کومعاشی طور پرمضبوط اور سرحدوں سےباہربھی مؤثرکردار اداکرنے والاملک تصورکرتا ہے، امریکا سے اچھے تعلقات کے ساتھ پاک چین دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، چین، پاکستان کے عالمی او رعلاقائی معاملات میں اہم کردار کی حمایت کرتا ہے۔
امیگریشن مافیا کیخلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رکھیں
وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف بلا امتیاز سخت کارروائی جاری رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹرز کراچی اور لاہور زون نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔
چین میرے دورِ صدارت میں تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے دورصدارت میں چین کے صدر شی جن پنگ تائیوان پر فوجی کارروائی نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ تائیوان کے مسئلے پر چین کے اپنے خیالات ہیں، چینی صدر شی جن پنگ کے خیال میں تائیوان چین کا حصہ ہے تاہم وہ نہیں سمجھتے کہ شی جن پنگ ان کے دورِ صدارت میں تائیوان پر فوجی کارروائی کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین تائیوان میں کیا اقدام کرتا ہے یہ چینی صدر پر منحصر ہے، تائیوان پر چین کی جانب سے کسی کارروائی سے خوش نہیں ہوں گے، انہوں نے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔ امریکا روس جوہری معاہدے سے متعلق بیان پر امریکی صدر نے کہا کہ امریکا روس جوہری معاہدہ ختم ہوتا ہے تو ہونےدیں، بولے مستقبل کے معاہدے میں چین کو شامل کیا جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ امریکا، روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔
امریکی شہر پورٹ لینڈ میں فیڈرل ایجنٹس کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی
امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام کی جانب سے فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں خاتون اور مرد کو گولی مار کر زخمی کردیاگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں آئس حکام نے خاتون اور مرد کو گولی مار دی جس کے بعد دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا دعویٰ ہے کہ بارڈر پیٹرول اہلکار گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے، اس دوران ملزمان نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کیا اور ایجنٹس کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی
برطانیہ: برفانی طوفان گوریٹی کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری
برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کی وجہ سے ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی۔ برفانی طوفان کے باعث 100 میل کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے سبب برمنگھم ائیرپورٹ کو پروازوں کیلئے رن وے بند کرنا پڑگیا۔ کارنوال میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ گئے، طوفان کی وجہ سے انتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
امریکا: منی سوٹا میں امیگریشن افسرکے ہاتھوں خاتون کا قتل، مختلف شہروں میں مظاہرے
امریکی ریاست منی سوٹا میں امیگریشن افسرکے ہاتھوں قتل کی جانے والی خاتون کے حق میں مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے مینیاپولس،نیویارک اورلاس اینجلس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے، کشیدہ صورتحال میں ہوم لینڈ سکیورٹی نے مزید اہلکار مینیاپولس بھیج دیے اس حوالے سے نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ برین واش خاتون اپنے ہی ہاتھوں پیدا سانحہ کا شکار ہوئی، آئس ایجنٹ جوناتھن راس کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔
دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، وفاق صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کرے: بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دہشت گردی کے خاتمے میں تحریک انصاف پر تعاون نہ کرنے کے الزام کو جھوٹ اور حقیقت کے برعکس قرار دیدیا۔ بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف پر آئندہ بے بنیاد الزامات نہیں لگائے جائیں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے اور وہ ملک سے ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کرے۔ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نےکہا کہ کسی سے کوئی مذاکرات نہيں ہورہے ، مذاکرات کا مینڈیٹ عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ریلوے منصوبوں کیلئے 6.6 ارب روپے دینے کی منظوری دیدی
سندھ حکومت نے ریلوے منصوبوں کے لیے 6.6 ارب روپے دینے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات ہوئی، اس دوران سندھ میں 858 کلو میٹر طویل ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں 63 ارب 26 کروڑ روپے سے ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ کے عوام کے لیے ریلوے کے جدید منصوبے شروع کر رہے ہیں، سندھ حکومت 6 جدید ٹرینیں خریدنے پر غور کررہی ہے، صوبے کی 67 فیصد آبادی ریلوے کے نئے منصوبے سے مستفید ہوگی۔
بیرسٹر سیف کی عمران کی ہدایت پر پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں صلح کی کوششیں
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے انہیں دی گئی آخری ہدایت کے مطابق وہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری میں مصروف ہیں۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کی رہائی کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کیلئے جو ممکن کردار ادا کیا جا سکتا ہے وہ ادا کرنے کو تیار ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے روابط کئی دہائیوں پر محیط ہیں، میں صرف ان روابط کو اپنے قائد اور پارٹی کی مدد کیلئے استعمال کر رہا ہوں۔
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر،کراچی میں بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں آگیا
ملک بھر میں اس وقت شدید سردی کی لہر ہے اور کراچی میں بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں آگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور 24گھنٹوں کےدوران موسم خشک اور رات میں سردرہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 10 سے 12ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24سے26ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 44فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سےہوائیں 7کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتارسے چل رہی
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سوات، شانگلہ، بونیر میں بھی رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 اور گہرائی 159 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کا سرحدی علاقہ تھا۔ ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا ہےکہ قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ پاک فوج کا اولین مشن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے فارمیشن کے زیر اہتمام تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا، فیلڈ مارشل نے مستقبل کی جنگوں کے حوالے سے تیاریوں اور جدت اپنانے پر زور دیا اور جوانوں کو فراہم کردہ کھیلوں اور تفریحی سہولتوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے سی ایم ایچ لاہور میں ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا، فیلڈ مارشل نے طبی عملے اور انتظامیہ کی خدمات کی تعریف کی۔
ائیرچیف مارشل کی سعودی فضائیہ کےکمانڈر سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو نے دورہ سعودی عرب کے دوران رائل سعودی فضائیہ کےکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے بھی ملاقات کی۔ سربراہ پاک فضائیہ کو رائل سعودی فضائیہ کےدستےنے گارڈ آف آنر پیش کیا، ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ مستقبل میں اشتراک عمل کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے موجودہ سطح کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ،مشترکہ تربیت،آپریشنل تعاون،پیشہ ورانہ مہارتوں کےتبادلے سے روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
بھارت کا دہشتگردی پر من گھڑت بیانیہ حقائق کو نہیں چھپاسکتا: ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت کا دہشت گردی پر من گھڑت بیانیہ اورپاکستان کے خلاف جارحیت حقائق کو نہیں چھپاسکتی، بھارت خطے میں امن کا مسلسل خلل ڈالنے والا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے بیرون ملک ماورائے عدالت قتل کیے، ہمسایوں کےاندرونی معاملات میں مداخلت کی،کلبھوشن جیسے آپریٹوز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی گئی، بھارت نے مطلوب مجرموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیں۔ بھارت میں اقلیتوں کو بڑھتی ہوئی ہراسانی اور جبر کا سامنا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ حیدرآباد میں 10 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا،20 کلوآٹے کا تھیلا 2400 سے بڑھ کر 2600 روپے کا ہوگیا۔ چکی مالکان کا کہنا ہےکہ 100 کلو گندم کی بوری پر 13 سے 15 سو روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ پشاور میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو تھیلے کی قیمت 200 روپے تک بڑھ چکی ہے۔ دوسری جانب ذرائع فلار ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ سرکاری گندم کا اجرا نہ ہونے سے پنجاب میں آٹے کی قلت برقرار ہے جبکہ جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں بحرانی کیفیت بڑھ گئی۔
ہر ظالم اور مافیا کیلئے پنجاب کی زمین تنگ کردی ،کسی فتنےکو پنپنےکی اجازت نہیں دینگے: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ ہر ظالم، مافیا کے لیے پنجاب کی زمین تنگ کردی گئی ہے، کسی بھی فتنے کو پنپنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ لاہور میں علمائے کرام میں اعزازیہ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئمہ کرام کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، امام مسجد معاشرے اور نوجوان نسل کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں، 70 ہزار اکاؤنٹ کھل گئے ہیں، 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ ملےگا، یہ 20 ارب روپے سالانہ کا منصوبہ ہے، فروری سے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اعزازیہ فراہم کیا جائےگا، لوگوں نے اسے سیاسی رنگ دینےکی کوشش، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے تباہی مچادی
پاکستان میں سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے مقامی ایکو سسٹم کو خطرے میں ڈال دیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نےسندھ اور پنجاب میں غیر ملکی مچھلیوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد پرتشویش کااظہار کیا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق 4 جنوری کو کراچی فش ہاربر پر سکھر سے ایک عجیب مچھلی لائی گئی، ماہرین نے اس کی شناخت ایمازون سیل فِن کیٹ فِش کے طور پر کی اور اب یہ پاکستان میں اتنی زیادہ ہو چکی ہیں کہ انہیں ختم کرنا یا کنٹرول کرنا تقریباً ناممکن ہے یہ مچھلی حملہ آور نسل سے ہے، جو بہت تیزی سے پھیلتی ہے
لاہور: نجی یونیورسٹی میں مبینہ خودکشی کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج
لاہور: نجی یونیورسٹی میں مبینہ خودکشی کے بعد اسپتال میں زیر علاج طالبہ ہوش میں آگئی، وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں زیر علاج طالبہ فاطمہ ہوش میں آگئی ہے، اس حالت میں نمایاں بہتری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آکسیجن سپورٹ جاری ہے، ہیمو ڈائنامکس بھی مستحکم ہیں، طالبہ فاطمہ نے اپنے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری سے متعلق کل پھر جائزہ لیا جائے گا۔ چیئرمین میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم نے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل کو طالبہ کی حالت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اسلام آباد میں گٹر میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق
اسلام آباد کے علاقے سنبل میں گٹر میں گر کر 3 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق واقعہ قبضے کی جگہ پر بنائی گئی مہر آبادی میں پیش آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مہر آبادی میں کھدائی کرکے سیوریج کیلئے گڑھا بنایا گیا تھا، جس میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق پلاٹ میں کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز معیار پر پورا اترنےکا انکشاف
بلوچستان میں صرف 11 اسپتال ہیلتھ سروسز کے معیار پر پورا اترنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں صرف 2 سرکاری اور 9 نجی اسپتال ہیلتھ سروسز کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 اسپتالوں کو ایس او پیز کے مطابق طبی سہولتوں کی فراہمی پر لائسنس کا اجرا کیا گیا ہے۔
بلوچستان: نوکنڈی سے سبی تک 400 ملین ڈالرکی لاگت سے ریلوے ٹریک اپ گریڈ
بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں سال اپریل میں شروع ہوجائے گا۔ ریلوے ٹریک کا یہ منصوبہ ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے سبی تک چھ سو کلومیٹر طویل ہے جس کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ اپریل میں شروع ہوجائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ 400 ملین ڈالر کا منصوبہ 3 سال میں مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد سفری سہولیات آسان ہوجائے گی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں ایک اور ریکارڈ ساز دن
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کا ایک اور ریکارڈ بن گیا۔ آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس پہلی مرتبہ ایک لاکھ 87 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ اب سے کچھ دیر پہلے انڈیکس 1 ہزار700 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 765 پوائنٹس پر دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 2653 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 62 پر بند ہوا تھا۔
ہانیہ عامر کی نئی مزاحیہ ویڈیو پر صارفین ہنسی سے لوٹ پوٹ
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست اور اداکارہ رامشہ کے ساتھ مزاحیہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
بظاہر معمولی نظر آنے والی یہ ٹارچ آپ کی زندگی بچا سکتی ہے
جی ہاں واقعی یہ عام نظر آنے والی ٹارچ بہت خاص ہے کیونکہ یہ ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرنے، ویڈیو بنانے اور خطرات سے بچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
سچ میں دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہےتو آکر ہمارے ساتھ پالیسی بنائیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے بہت مشکل سے ہم نے صوبے میں امن قائم کیا تھا لیکن بند کمروں کے فیصلوں نے دوبارہ ہمارا جینا حرام کردیا ہے۔
کوئی ایک بھی فیصلہ ٹھیک کیا؟ شیر افضل کی عمران خان کے فیصلوں پر تنقید
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیر اہتمام نیشنل کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہد خاقان عباسی، لیاقت بلوچ، شیرافضل مروت، بیرسٹرسیف اور عمران اسماعیل شریک ہوئے۔
پی آئی اے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری: وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے امور پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری و چیئرپرسن نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کا کوئی ماحول نہیں، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کا کوئی ماحول نہیں ہے۔
کوئی ونڈر بوائے نہیں آرہا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے تعلقات پرفیکٹ ہیں: ذرائع
اسلام آباد: متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کو تبدیل کرنے کیلئے مبینہ طور پر کسی ’’ونڈر بوائے‘‘ کو تلاش نہیں کیا جا رہا۔
چکوال میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ چکوال کے علاقے تلہ گنگ میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری۔
عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کو ملاقات کروائی گئی۔
حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: شہباز شریف حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایم ایف کی شرط پرکیپٹوپاور لیوی عائد کرنے سے بجلی سستی کرنےکی راہ ہموار ہو گئی۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج بھی تیزی، 4 روز میں 11 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کا بیانیہ کھل کر سامنے آیا، اگر ملٹری آپریشن نہیں کرنا تو کیا خوارج کے پیروں میں بیٹھنا ہے: ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیاسی جماعتیں اور سکیورٹی فورسز کا ایک ہی بیانیہ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بیانیے سے کوئی ہمیں ٹس سے مس نہیں کر سکتا۔
آزاد وینزویلا کو امریکا کا توانائی مرکز بنا دیں گے: اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مچاڈو
وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا مچاڈو کا کہنا ہے کہ آزاد وینزویلا کو امریکا کا توانائی مرکز بنا دیں گے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماریا کورینا مچاڈو کا کہنا تھا کہ جلد ازجلد وینزویلا واپس جانے کا ارادہ ہے۔
پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنیوالی بھارتی خاتون کو تکنیکی مسائل کے باعث آج بھارت روانہ نہ کیا جا سکا
پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنیوالی بھارتی خاتون سربجیت کور کو بھارت واپس بھیجنے کیلئے واہگہ بارڈرپہنچایا گیا تاہم سفری کاغذات میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے آج بھارت روانہ نہیں کیا جا سکا۔
عوامی ایکشن کمیٹی آئے ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے: وزیراعظم آزاد کشمیرکی پیشکش
آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا اِس وقت کوئی جواز نہیں، ریاست کے پاس اختیار ہے احتجاج کو روک بھی سکتی ہے، عوامی ایکشن کمیٹی آئے ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے۔
اسلام آباد: عدالت کا پولن الرجی والے درخت کاٹنے کا حکم، ٹھیکیدار نے تمام درخت کاٹ ڈالے
سی ڈی اے کی طرف سے جاری کیے گئے ٹینڈر میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے اسلام آباد میں پولن الرجی کا باعث بننے والے جنگلی شہتوت کے درختوں کو کاٹ کر ان کی جگہ ماحول دوست مقامی درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہمیں اندازہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، رانا ثنا
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے لیڈر نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیکر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی لیکن ہمیں اندازہ ہے کہ عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے۔
پاکستان نے وینزویلا میں فوجی کارروائی کو یو این چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیدیا، کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتکاری پر زور
وینزویلا کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قائم مقام مندوب عثمان جدون نےکہاکہ کیریبین خطے میں عدم استحکام علاقائی اور عالمی امن وسلامتی کےلیے نیک شگون نہیں کیونکہ دنیا پہلے ہی کئی بحرانوں سے دوچار ہے۔
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سکیورٹی اداروں نے شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا
سکیورٹی حکام کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کے دوران 4 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔
عمران خان سے ملاقات کیلئےکوئی بھیک نہیں مانگ رہے، سلمان اکرم راجہ کی بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید
بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بھیک مانگنے کی نوبت آچکی ہے اور اس میں دوسروں کے ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے۔
بلوچستان میں 144 نافذ، اسلحہ کی نمائش، گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی عائد
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، گاڑیوں پر سیاہ شیشوں کا استعمال، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں کی نقل و حرکت، 4 سے زائد افراد کے مجمع ، جلوس یا ریلیاں اور عوامی مقامات پر چہروں کو چھپانے کے لیے مفلر یا ماسک کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئیگا اور عید الفطر کب ہوگی؟ پیشگوئی سامنے آگئی
سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی کی جانب سے پاکستان میں یکم رمضان المبارک، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
لکی مروت میں دہشتگردوں کا فیکڑی بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔
ملحد جاوید اختر کا خدا کی وحدانیت پر یقین؟اصل حقیقت کیا ہے۔
سینئر اسکرین رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی اے آئی ویڈیو کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، جس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ وہ خدا کی طرف مڑ گئے ہیں۔
پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ
آئی ایس پی آر کے مطابق تیمور ائیر لانچڈ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب
لاہور کی ضلع کچہری میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگر کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سعد الرحمان سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 16 جنوری کو طلب کرلیا۔
آئندہ 3 روز کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا امکان، الرٹ جاری
این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا امکان ہے۔
دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل، یمن سے فوجی دستے واپس بلا لیے: یو اے ای
اماراتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کےبعد فوج واپس بلالی، یمن میں شراکت داروں کےساتھ ہم آہنگی سےفوجی مشن مکمل کیا۔
یمن کے علیحدگی پسند گروپ کا جنوبی ریاست کے قیام کیلئے منصوبےکا اعلان
علیحدگی پسند گروپ نے متنازعہ جنوبی یمن کیلئے نیا آئین اپنانے کا ارادہ بھی ظاہر کردیا اور کہا کہ یہ علیحدگی نہیں بلکہ ریاست کی مکمل خودمختاری کی طرف ایک قدم ہے۔
کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 15روز پرانی 4 لاشیں برآمد
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مرنے والوں میں ایک مرد ، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، لاشیں 10سے 15روز پرانی ہیں۔
اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے میں تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر زور
ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطےکی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
جنگ میں فتح کے بعد عالمی سطح پرپاکستان کا وقار بلند ہوا، رضوان سعید شیخ
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نےکہا ہےکہ جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو جو مقام عالمی سطح پر ملا پہلےکبھی نہیں ملا، جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کراچی پولیس چیف تعینات
ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا، چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نواب شاہ: مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق مہران ہائی وے بوچھیری کے مقام پر حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دھند کے باعث دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔
پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری، شرح خواندگی 63 فیصد ہوگئی
پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری آئی ہے، شرح خواندگی 60 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہو گئی۔
پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ائیرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دیدی
ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلادیش کی قومی ائیر لائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔
پنجاب، پختونخوا اور سندھ کے مختلف حصوں میں شدید دھند، گاڑیاں چلانا انتہائی خطرناک ہوگیا
دھند کی وجہ سے موٹر ویز اور ہائی ویز پرگاڑیاں چلانا خطرناک ہوگیا، حد نگاہ انتہائی کم ہونے اور حادثوں کے خدشات پر ٹریفک روک دی گئی۔
بنگلادیش میں والہانہ استقبال ہوا، ہم نے مسلسل ’پاکستان زندہ باد، آئی لو پاکستان‘ کے نعرے سنے: ایاز صادق
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
سال 2025 موسمیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے پاکستان کیلئے تباہ کن رہا
سال 2025 پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے انتہائی خطرناک رہا ۔ جان لیوا ہیٹ ویوز، تباہ کن سیلاب، پگھلتے گلیشیئرز اور کلاؤڈ برسٹ نےکئی جانیں لے لیں اور اربوں روپےکا نقصان ہوا۔
ملک بھر میں نئے سال کا پرتپاک استقبال، مختلف شہروں میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ
12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوا کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کی گئی، نئے سال کی خوشی میں منچلے ہلہ گلہ کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔
سازشی اور ملک دشمن عناصر 2026 میں عبرت کا نشان بنیں گے: گورنر سندھ
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ 2025 پاکستان میں عسکری، سفارتی اور معاشی بالادستی کا سال رہا۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی نئے سال پر پوری قوم کو مبارکباد، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم، سردی سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق29 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کو متاثرکر رہا ہے، مغربی ہواؤں کے اس سسٹم سےکل رات کراچی میں ہلکی بارش ہوئی۔
فنگرپرنٹ تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم، نادرا میں فَیس بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز
اسلام آباد: نادرا کی جانب سے چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے بزرگوں یا طبی مسائل کے باعث شہریوں کو فنگرپرنٹس کی تصدیق میں دشواری کا مسئلہ ختم ہوگیا۔
بھارتی وزیر خارجہ کی ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا جسے سیاسی حلقوں میں ایک حیران کن پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سالِ نو پر مری میں دفعہ 144 نافذ، صرف فیملیز کو داخلےکی اجازت ہوگی
ڈی پی او مری کے مطابق اقدام سیاح فیملیز کو پُر امن ماحول فراہم کرنےکے لیےکیاگیا ہے، بیچلر ٹورسٹ مری مال روڈ کے سوا دیگر مقامات پر جا سکتے ہیں۔
برف سے ڈھکے پہاڑ اور ہرجانب پُرلطف نظارے، برفباری سے ملک کے سیاحتی مقامات پر حسین مناظر
ملک کے مختلف حصوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری سے سیاحتی مقام مزید خوبصورت ہوگئے ہیں جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی فریٹ ٹرین سروس ملتوی
اسلام آباد تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی مال ٹرین سروس کا آغاز سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔
کراچی میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح، کرایہ کتنا ہوگا؟
اس موقع پر حکام نے شرجیل انعام میمن کو بسوں کی خصوصیات سے متعلق بریفنگ بھی دی جبکہ شرجیل میمن کا کہنا تھا ہم نے عوام سے ڈبل ڈیکر بسوں کا وعدہ کیا تھا، ایسے پروجیکٹ لا رہے ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہو۔
فیض حمید عمران خان کیخلاف سرکاری گواہ نہیں بن رہے، قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، وکیل سابق آئی ایس آئی چیف
اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے مؤکل سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کسی بھی مقدمے میں سرکاری گواہ نہیں بن رہے۔
کراچی والوں کیلئے نئے سال کا تحفہ! کل سے شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی
شرجیل میمن نے اورنج لائن کو گرین لائن سے ملانے کے منصوبےکاافتتاح کردیا۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے اورنگی ٹاؤن میں اورنج لائن ڈپو کا جائزہ بھی لیا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ59ہزار 462 روپے کا ہوگیا ہے۔
سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی، تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آمد پر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی۔
لاہور میں بسنت 2026 کی مشروط اجازت، ممنوعہ ڈور کے استعمال اور بیچنے پر پابندی
ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت 2026 کے انعقاد کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق لاہور میں پتنگ بازی صرف 6، 7 اور 8 فروری کو ہوگی پتنگ بازی کے سامان کی فروخت کے لیے یکم تا 8 فروری 2026 کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی: مین ہولز اور نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی
رواں برس کھلے مین ہولز اور نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے جس میں کمسن بچے ، بچیاں اور مرد بھی شامل ہیں۔
رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں
رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت فنڈز کا استعمال انتہائی سست روی کا شکار ہے۔
گمبٹ میں ملنے والی سہولیات کا کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے اسپتال بھی مقابلہ نہیں کرسکتے: بلاول
بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کےکانووکیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کیں۔
ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی گالیاں دیتی ہے: خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں وزیراعظم نے تین سے چاربار مذاکرات کی پیشکش کی مگر پی ٹی آئی مذاکرات سے انکاری ہے۔
ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی گالیاں دیتی ہے: خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں وزیراعظم نے تین سے چاربار مذاکرات کی پیشکش کی مگر پی ٹی آئی مذاکرات سے انکاری ہے۔
امریکا میں وزن کم کرنیوالی نئی گولی کی منظوری، فوڈ کمپنیوں کے شیئرز گرگئے
سستی اور آسان GLP-1 گولیاں انجیکشن سے زیادہ مقبول ہوگئی ہیں، اس کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔
100 انڈیکس میں 1900 پوائنٹس کا اضافہ، پی ایس ایکس تاریخ کی نئی بلندی پر
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1918 پوائنٹس اضافے سے 174319 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
کراچی: ضمانت کیلئے عدالت آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد
یوٹیوبر رجب کی توہین مذہب کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت تھی جس کے لیے رجب بٹ اپنے وکلا کے ہمراہ سٹی کورٹ پہنچے تھے۔
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، خودکش حملے کیلئے تیار کم عمر طالبہ کو ریسکیو کرلیا گیا
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا سوشل میڈیا کے ذریعے ایک بچی سے رابطہ کیا گیا، دہشت گردوں کی جانب سے کہانیاں سنائی گئیں اور اس بچی کی ذہن سازی کی گئی۔
سرگودھا: اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون نےچند روز قبل بچی کو جنم دیا تھا۔ ادھر ورثا نے لاش کو کوٹ مومن روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 6 اہلکار معطل
ان اہلکاروں کو شوگر کی پیداوار کی مؤثر، شفاف اور بلا تعطل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان، مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے 23 اضلاع میں آج سے 31 دسمبر تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پی ٹی آئی یا ن لیگ جو بھی غلط ہو، اخلاقی حدود میں رہ کر ان پر تنقید کریں: سہیل آفریدی
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح مسلم لیگ ن اور دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تہذیب کے دائرے میں رہ کر تنقید ہونی چاہیے۔
کراچی میں موسم مزید سرد، کل بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، شہر میں منگل سے بدھ کے درمیان مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے۔
ترکیے میں رواں سال کے دوران 42 ہزار افغان شہریوں سمیت ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
ترکیے میں گزشتہ ایک سال کے دوران غیر قانونی تارکین وطن افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی جس کے تحت مجموعی طور پر ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والا غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا: ایران
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خلیج سے قبضے میں لیے گئے غیر ملکی آئل ٹینکر میں 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن موجود تھا۔
بے نظیربھٹو نے مسجد نبوی میں کھڑے ہوکر مجھے اپنا بھائی بنایا تھا،کامران ٹیسوری
پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بینظیربھٹو ایک ایسی زیرک شخصیت تھیں جن سے کوئی ایک بار ہی ملا ہو وہ انکی غیرمعمولی دانش مندی اور پروقار انداز سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکتا تھا۔
ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ فاروق کی میت کراچی پہنچا دی گئی
اس موقع پر کراچی ائیرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر شمائلہ فاروق کے بیٹے، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، اراکینِ مرکزی کمیٹی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی سمیت دیگر موجود تھے۔
کراچی میں سردی بڑھ گئی، موسم سرما کی پہلی بارش کی بھی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کرےگا، منگل سے بدھ کے درمیان مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت سیاسی و جمہوری اصلاحات پر مذاکرات کیلئے تیار، 2024 کے الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوگی
اسلام آباد: باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی معاملات پر مذاکرات کی آمادگی کے اشاروں کے بعد حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ کسی بھی طرح کے مذاکرات میں 8 فروری 2024 کے عام انتخابات پر کوئی بات نہیں ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے مذاکرات اور ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا
بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کے کو آرڈی نیٹر اختیار ولی کے مذاکرات سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں یا پورے سال میں وزیراعظم سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا اگر رابطہ ہوا یا انھوں نے کوئی رابطہ کیا تو عوام کو ضرور بتائیں گے۔
یو اے ای کے صدر شیخ زاید النہیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، پرتپاک استقبال، فضائی سلامی اور گارڈ آف آنر پیش
یو اے ای کے صدر کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار تاریخی استقبال کیا گیا، پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای کے صدر کے طیارے کو حصار میں لیا اور فضائی سلامی دی۔
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار روپے سے زائد ہوگیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ73 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی: گیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
نتائج کا اعلان چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے انٹربورڈ کراچی کے کمیٹی روم میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا اس موقع پر یونیوسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے اسپیشل سیکرٹری سہیل انور بلوچ بھی موجود تھے۔
کیلیفورنیا میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، مختلف حادثات میں2 افراد ہلاک
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے بدتر سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی جہاں مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکاکا نائجیریا میں داعش کے دہشتگردوں کیخلاف طاقتور حملہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ محکمہ جنگ نے انتہائی درست اور کامیاب حملے کیے ان کا کہنا تھا کہ د اعش اس علاقے میں مسیحیوں کو ایسے بے رحمی سے قتل کر رہی تھی جو صدیوں میں نہیں دیکھا گیا۔
اے آئی کے باوجود خلیجی ممالک میں لاکھوں محنت کشوں کی ضرورت
امریکی اور برطانوی ریسرچ رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں 2030 تک 15 لاکھ سے زائد محنت کشوں کی ضرورت پڑے گی۔
میئر لندن صادق خان کا ٹریفک فیس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان
برطانوی میڈیا کے مطابق صادق خان نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے مکمل رعایت ختم کردی جس کے باعث آج سے الیکٹرک گاڑیوں پر بھی کنجیشن چارج لاگو ہوگا۔
اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کیلئےکوئی شرط نہیں رکھی: مصطفیٰ نواز کھوکھر
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے اپوزیشن کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے کسی قسم کی شرط رکھنے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔
فیلڈ مارشل سے اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔
لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی
گزشتہ روز وفاقی وزیر احسن اقبال نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک تھے اور گفتگو کر رہے تھے کہ اسی دوران کسی کی مداخلت کی وجہ سے ان کا موبائل بند ہوگیا۔
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو کیسز کا تحریری فیصلہ جاری، محمود الرشید کو 33 سال قید کی سزا
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ کے علاقے میں جلاؤ گھیراؤ اور گاڑیاں نذرِ آتش کرنے کے دو مقدمات کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
پچھلی حکومت جو کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی اس پر عمارت بننا شروع ہو چکی ہے: وزیر دفاع
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اب اہم معاملات میں پاکستان کا مؤقف لیا جا رہا ہے، اب ہم 2026 میں عزت و فخر کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔
آسام میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پرتشدد مظاہرے، متعدد افراد ہلاک
بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق آسام کےقبائلی اضلاع کاربی انگ لانگ اور کھیرونی میں زمین کے تنازع پر پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں جہاں آسام کےقبائلی اضلاع میں مظاہروں میں کئی ہلاکتیں اور متعددافراد زخمی ہیں۔
اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔
پی ٹی اے نے سمز کی صارفین کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی
پی ٹی اے نے صارفین کو تمام سمز اپنے نام پر رجسٹرڈ کروانے اور کسی اور کے نام رجسٹرڈ سم کے استعمال کو قانون کے خلاف قرار دیا ہے۔
بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش آج انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے اور اس موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔
قائداعظم کے سنہری اصول درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم نے بلاتفریق رنگ ونسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسےرہنما اصولوں کا درس دیا۔
سعودی عرب میں 6 پاکستانی شہری71 کلو منشیات کیساتھ گرفتار
سعودی وزارتِ داخلہ کے سکیورٹی ترجمان طلال الشلہوب کے مطابق ریاض ریجن میں مقیم 6 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ملزمان کو 71 کلو گرام میتھایمفیٹامین وصول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔
خدام الحجاج 2026 کیلئے سرکاری ملازمین کی سلیکشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
خدام کے لیے اپلائی کرنے والے سرکاری ملازمین نے میرٹ خلاف ورزی پر وزیراعظم پورٹل پر شکایات کی ہیں اور پورٹل پر کی گئی شکایت اور امیدواروں کو سلیکشن کے پیغامات بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔
بغیر کسی آرڈر کے زبانی طور پر قبضے کیسے دلوائے جا رہےہیں؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے خلاف درخواستیں فل بینچ کے سامنے لگانے کی ہدایت کردی۔
قومی ائیر لائن کی نجکاری سے حکومت کو 55 ارب روپے ملیں گے: مشیر نجکاری محمد علی
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر نجکاری محمد علی کا کہنا تھا قومی ائیرلائن ایک زمانے میں بہت اچھی ائیرلائن تھی اب تک قومی ایئرلائن کے 100 طیارے ہونے چاہییے تھے آج قومی ائیرلائن کے صرف 18 جہاز چل رہے ہیں
پنسلوینیا : نرسنگ ہوم میں دھماکا، 2 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث نرسنگ ہوم کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ حکام نے واقعے میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ متعدد لاپتہ تاحال ہیں۔
سلامتی کونسل میں ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کی بحالی کے معاملے پر ایکدوسرے پر لفظی حملے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کے لیے نائب مندوب مورگن اورٹاگس( Morgan Ortagus) نے کہا کہ وہ براہِ راست مذاکرات کے لیے اب بھی تیار ہیں، شرط یہ ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی نہیں ہوگی۔
ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کا حل مکالمےکے ذریعے ہی ممکن ہے: پاکستان
اجلاس میں پاکستان کےقائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کاحل مکالمےکے ذریعےہی ممکن قرار دیا۔
سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا وزیراعظم کو خط، شاہ محمود کو پیرول پر رہا کرنیکا مطالبہ، عمران نظرانداز
اسلام آباد: سیاسی مفاہمت کے فروغ کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی (این ڈی سی) قائم کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں کے ایک گروپ نے باضابطہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کرتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کی ترقی کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششوں کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں: خواجہ آصف
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ برطانوی جریدے نے ڈپلومیسی اوربھارت کے ساتھ جنگ میں کامیابیوں کا کریڈیٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دیا ہے۔
سرگودھا میں مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس موبائل پر حملہ کرنیوالے 8 دہشتگرد ہلاک
دہشگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے شرکت کی۔
لینڈ پروٹیکشن قانون کی معطلی کو عوام قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے: مریم نواز
پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ قانون 2025 کی معطلی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ برسوں اور نسلوں تک چلنے والےجائیداد کے مقدمات کو 90 دن میں طےکرنےکی حد مقررکی۔
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کا ماہر قرار دیدیا
برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے بھی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی متاثر کن شخصیت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بدلتے عالمی نظام میں مؤثر اسٹریٹجک رہنما قرار دے دیا۔
وزیراعظم کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں پی ٹی آئی قیادت کو پہلے بھی مذاکرات کی دعوت دے چکا ہوں۔
پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، ان کا ایجنڈا بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے: رانا ثنا
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں بات کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے 4 بار مذاکرات کا راستہ کھولنے کی کوشش کی لیکن تحریک انصاف کا ایک ہی راستہ بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے۔
خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری، وادیاں برف سے ڈھک گئیں
خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
پی آئی اے کی نجکاری: 75 فیصد حصص کیلئے بولیاں آج لگائی جائیں گی
نجکاری کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بولیاں صبح 10 بجکر 45 منٹ سے 11 بج کر 15 منٹ تک لگائی جائیں گی جبکہ سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر بولیاں کھولی جائیں گی۔
جو پی ٹی آئی لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ عمران خان کیساتھ نہیں ہے: علیمہ خان
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کا جو لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کے ساتھ نہیں، نہ ہی وہ عمران خان کا ساتھی ہے۔
بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کی جنگی ہی نہیں اخلاقی فتح بھی ہے: بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے ملکی خودمختاری کا بھرپوردفاع کیا بھارت کیخلاف کامیابی جنگی ہی نہیں اخلاقی فتح بھی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی آنر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب پراپرٹی آنر شپ آرڈیننس کے خلاف عابدہ پروین اور دیگر کی دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا، 2025 پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے لکھا کہ 2025 میں واشنگٹن کا “انڈیا فرسٹ” دور ختم ہوا اور پاکستان کو فوقیت حاصل رہی امریکی پالیسی شفٹ کی بنیاد مئی کی پاک بھارت جنگ بنی، پاکستان کی ملٹری کارکردگی نے ٹرمپ کو حیران کردیا۔
پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف
محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی پاسپورٹ کے احکامات پر ہیڈکوارٹرز میں خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا ہے جس میں ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہو گی۔
اپوزیشن اتحاد حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ
اپوزیشن اتحاد کی قومی مشاورتی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد
پشاور، ہنگو اور چارسدہ میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ چترال، کالام، مہوڈنڈ اور مالم جبہ میں برفباری کے بعد ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی۔
عمران خان نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا ہے: خواجہ سعد رفیق
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ عمران خان نے اپنا مقدمہ خود خراب کیا اور آج ان کے حق میں کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں۔
انٹر پول نے ذلفی بخاری کے خلاف تفتیش ختم کردی
انٹرپول نے ذلفی بخاری کے وکلا کو خط کے ذریعے تفتیش ختم اور ریڈ نوٹس منسوخ کرنے سے آگاہ کردیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے ہم خیال جماعتوں کو آپس میں ملانے کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کردی
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ملک اور فوج ہماری ہے ، ہم پہلے بھی ساتھ رہے اور آئندہ بھی ساتھ رہیں گے۔
طلال چوہدری نے ملک میں نئے صوبے بننے کی حمایت کردی
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا نئے صوبے بننے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وسائل دنیا کے کئی ممالک سے کم ہیں۔
زرعی ادویات کی مارکیٹ میں سنگین خامیوں کی نشاندہی
مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے زرعی ادویات اور کیڑے مار اسپرے کی مارکیٹ میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ
پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
پنجاب میں شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر، موٹرویز مختلف مقامات سے بند
شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج ، ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی ٹیکس چوری کیخلاف اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں محصولات جمع کرنے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی: بھتہ خوری میں ملوث بیرون ملک موجود ملزمان کی گرفتاری کیلئے حکومت سندھ کا وفاق کو خط
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بھتہ خوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا، 1کروڑ روپے سےزائد جرمانہ بھی عائد
اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنایا تاہم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا میں سے کوئی بھی عدالت نہیں پہنچا۔
کتے کے کاٹنے کے واقعات، رواں سال کراچی کے 3 اسپتالوں میں 40 ہزار سے زائد کیس رپورٹ
جیونیوز کے مطابق کراچی کے صرف 3 اسپتالوں میں جنوری سے اب تک ریبیز کے 40 ہزار سے زائد کیس لائے گئے ہیں۔
اسلام آباد یا پشاور بند کرنے سے عمران خان کی سزا ختم نہیں ہوگی: گورنر کے پی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یا پشاور بند کرنے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا ختم نہیں ہوگی۔
بندوق کے زور پر پاکستان کو توڑنےکی کوشش تاقیامت ناکام رہے گی: وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بندوق کے زور پر خدانخواستہ پاکستان کو توڑنے کی کوشش تاقیامت ناکام رہے گی۔
بھارت کے آبی اقدامات سے پاکستانی کی غذائی سکیورٹی کو خطرہ ہے: وزیر خارجہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
تجاوزات کے خاتمے تک شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفرااسٹرکچر بہتر نہیں ہوگا: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے تک شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفرا اسٹرکچر بہتر نہیں ہوگا مسائل حل کرنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔
بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو بنانے کا کیس، چیف الیکشن کمشنر نے لیگی رہنما کو بات کرنے سے روک دیا
پی پی 116 فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں عابد شیر علی کی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کی۔
جماعت اسلامی کا کراچی کے کئی اہم مقامات پر آج دھرنے دینے کا اعلان
جماعت اسلامی نے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات میں بڑھتی اموات، ای چالان اور حکومتی رویے کے خلاف آج اہم مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت کیخلاف جارچ شیٹ جاری کردی
اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو“ہیلڈ ان ابینس” کرنے کے بھارتی اعلان پر گہری تشویش ہے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ یا اس کی دھمکی کروڑوں پاکستانیوں کے بنیادی حقوق متاثر کرتی ہے
پنشن کے اہل ہوتے ہی طارق جہانگیری آئندہ ماہ ریٹائر ہونیوالے تھے: ذرائع
باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ طارق محمود جہانگیری آئندہ ماہ کے اوائل میں ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے تھے تاکہ وہ بعد از ریٹائرمنٹ پنشن کے فوائد حاصل کرسکیں
نیتھن لیون کے وکٹوں کی تعداد میں آگے نکلنے پر گلین میگرا کا کمنٹری باکس سے ردعمل وائرل
ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اسپنر نیتھن لیون گلین میگرا سے وکٹوں میں آگے نکل گئے
اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل اسکولز اور کالجز میں سردیوں کی چھٹیاں 26 دسمبر سے شروع ہوں گی۔
ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری جج کے عہدے کیلئے نااہل قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو ڈگری تنازع کیس میں جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر مختلف جگہوں پر نوٹسز چسپاں کردیے گئے، جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مختلف مقامات پر طلبی کے نوٹسز لگائے گئے ہیں۔
ژوب ٹرک اڈے پر کھڑے آئل ٹینکر اور کوئلے کے ٹرک میں آگ لگ گئی، 16 افراد زخمی
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ حکام موقعے پر پہنچ گئے اور کولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔
گورنر سندھ کا 5 لاکھ افراد کو سحروافطار کرانےاور کروڑوں کی اشیاء دینے کا اعلان
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔
کراچی ائیرپورٹ پر مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، نجی ائیرلائن کا عملہ قصوروار قرار
تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائن کے عملے کی جانب سے مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے جس میں عملے کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ، ایم فائیو شیر شاہ سے روہڑی اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے۔
کراچی: جعلی نمبرپلیٹس والے مجرم ہیں انہیں جیل بھیجنا چاہیے، ڈی آئی جی ٹریفک
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے ای چالان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ای چالان شروع ہونے کے بعد حادثات میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری سے نیا نوٹم جاری کردیا۔ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان نے اپنی فضائی حدود 23 جنوری 2026 تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں اسموگ کی ممکنہ صورتحال پر این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپور میں اسموگ میں اضافہ متوقع ہے۔
بھیک مانگنے پر مختلف ممالک سے 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے ڈی پورٹ ہونے کا انکشاف
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا۔
پی ٹی آئی اب علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے: شیر افضل مروت کا دعویٰ
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا حکومت گورنرراج کی دھمکی سمجھ گئی جس کے بعد سہیل آفریدی کو اپنے بچاؤ کی پڑگئی ہے۔
بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں قیدِ تنہائی میں ہیں، 8 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی: مریم ریاض وٹو
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ 8 ہفتوں سے زائد کا وقت گزر چکا ہے مگر اہل خانہ اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ بسیں خریدنے کیلئے 96 کروڑ روپے منظور
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلو میٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ ریلوے لائن سے کوئلہ، تھر سے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں تک منتقل کیا جائے گا۔
کشمیر بھارت کا نہ تھا نہ کبھی ہوگا، بھارت دہشتگردی کی ریاستی سرپرستی بند کرے: پاکستان
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارت کو دوٹوک الفاط میں واضح کردیا کہ کشمیر بھارت کا نہ کبھی تھا اور نہ ہوگا۔
خاموش مفاہمت دوبارہ شروع، اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت گفتگو کا مرکز
اسلام آباد : باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری عمران اسمٰعیل اور محمود مولوی کے ایک گروپ نے ایک مرتبہ پھر خاموشی سے مفاہمتی کوششیں تیز کر دی ہیں
وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کردیا گیا
وفاقی شرعی عدالت اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں کام کرے گی، ہائیکورٹ بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر کورٹ رومز تیار کر لیے گئے ہیں۔
چالان سے بچنے کیلئے جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال، کراچی پولیس چیف کا بڑے پیمانے پر کارروائی کا اعلان
کراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے اطلاعات ہیں کہ چالان سے بچنے کے لیے جعلی نمبر پلیٹس کا استعمال شروع ہو گیا ہے
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو انتقال کرگئے
جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کا انتقال ہوگیا ہے اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی سرفہرست
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 342 ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ریکارڈ ہوا۔
ویڈیو: گوجرانوالہ میں دولہا کے دوستوں نے شادی پر نوٹوں کی بارش کردی
جیونیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں ہونے والی شادی میں اٹلی سے آنے والے دولہا کے دوستوں نے خوب رنگ جمایا اور تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی بارش کردی۔
سرگودھا میں پولیس موبائل ٹرین کی زد میں آگئی، 2 اہلکار شہید
ترجمان کے مطابق ایس پی یو اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ موبائل ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
سندھ حکومت کا کراچی میں ہیوی ٹریفک سے آئے روز ٹریفک حادثات کا اعتراف
کراچی: صوبائی و زیر داخلہ ضیا ءالحسن لنجار نےسندھ اسمبلی کو بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ ہیوی ٹریفک سے آئے دن حادثات ہورہے ہیں اور اب تک 250 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی، پاور سیکٹر کو 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ذرائع کے مطابق 11سال 3 ماہ میں پاور سیکٹر کو 2 ہزار 872 ارب روپے کا نقصان پہنچا، سب سے زیادہ نقصان مالی سال 24-2023 میں 591 ارب روپے ہوا۔
پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کا الزام ثابت، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد
سی سی پی کے مطابق پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن پر قیمتیں بڑھانے کیلئے کارٹل بنانے کا الزام ثابت ہونے پر کمپیٹیشن ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا، والدین سے بچوں کو قطرے پلانے کی اپیل
کراچی میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر مرادعلی شاہ نے کہا کہ 15 دسمبر سے شروع ہونے والی 7 روزہ مہم سندھ کے 30 اضلاع کی ایک ہزار 345 یوسیز میں چلائی جائے گی
قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، جسٹس جہانگیری کا چیف جسٹس کے بینچ میں بیٹھنے پر اعتراض
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے ڈگری تنازع کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سڈنی دہشتگردی واقعہ: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام
بھارت اور اسرائیل کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش بری طرح ناکام ہو گئی اور دونوں ممالک کا آسٹریلیا میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا۔
ایران میں غیرمعمولی اجلاس: چین، روس، پاکستان اور دیگر کا افغانستان سے دہشتگردی کے ممکنہ خطرات پر اظہارتشویش
ایرانی دارالحکومت تہران میں افغانستان کی صورتحال پر چین، روس، پاکستان اور دیگر ممالک کا غیرمعمولی اجلاس ہوا۔
9 مئی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا: وزیردفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا، عمران خان اکیلے یہ سب کچھ نہیں کرسکتے تھے۔
لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے: آسٹریلوی ہائی کمشنر
اسلام آباد: پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نےکہا ہےکہ سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے
پاک بحریہ کا فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاورکا شاندار مظاہرہ
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایف ایم 90این ای آر سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا
وفاقی حکومت کے پہلے 20 ماہ کے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں
موجودہ حکومت کےابتدائی 20 مہینوں کے دوران قرضوں میں 12 ہزار 169 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سے لیکراکتوبر 2025 کےدوران ہوا۔
فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا بھی الزام
اسلام آباد: باخبر ذریعے کے مطابق 14 سال قید کی سزا پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر یہ الزام بھی عائد ہوا
پنجاب: ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق
خانیوال کے قریب موٹروے ایم 4 پر بس اور ٹریلر کی ٹکر سے بس ہوسٹس جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے۔
کراچی: 6 سال میں یلو لائن منصوبے کی لاگت 190 فیصد بڑھ گئی
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی یلو لائن منصوبے کیلئے 178 ارب 59 کروڑ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔
کوئٹہ: موسیٰ خیل میں ہیضہ سے6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
حکام کے مطابق ہیضہ سے جاں بحق ہونے والے 8 افراد میں 6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کا انتخابی شیڈول جاری، 24 جنوری کو پولنگ ہوگی
نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 15 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ 23 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔
کھیل تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی
فیفا فٹبال سیریز فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر گیلانی این فینٹونیو کا برین چائلڈ ہے
دنیا دبئی: نوجوان کو سالگرہ کی خوشی میں کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا، بھاری جرمانہ عائد
دبئی میں ایک نوجوان کو اپنی 26 ویں سالگرہ منانے کیلئے انوکھا اور خطرناک طریقہ اپنانا مہنگا پڑگیا۔
کاروبار سونے کی ایک بار پھر بڑی چھلانگ، فی تولہ 10 ہزار 700 روپے مہنگا
کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عمران خان اور فیض حمید دونوں اپنے وقت کے فرعون تھے آج مکافات عمل سےگزر رہے ہیں: بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فیض حمید کو سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ فیصلہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں
فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہے ہیں: سینیٹر فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہےہیں۔
وزیراعظم کی ترکمانستان کےصدر سے ملاقات، دوطرفہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور اقتصادی روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی: سروے
تازہ ترین گیلپ اور گیلانی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھرموسم خشک اور رات میں سرد رہنے کاامکان ہے تاہم 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے بھر میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
بی آئی ایس پی کے ایک کروڑ مستحقین کیلئے اچھی خبر، اب قطار میں نہیں لگنا پڑے گا
اسلام آ باد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک کروڑ مستحقین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ مستحقین کو مارچ 2026 سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے گھر بیٹھے ادائیگیاں ہوں گی۔
پی ٹی آئی نے پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور پارٹی آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی میں ایک اور واٹر ٹینکر نے فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی زندگی کا چراغ گُل کر دیا
کراچی کی سڑکوں پر ایک اور دن، ایک اور موٹرسائیکل سوار ایک اور ٹینکر کی تیز رفتاری کی بھینٹ چڑھ گیا ، نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نےفرسٹ ایئر کے طالب علم کی زندگی کا چراغ گُل کردیا ۔
شکارپور آپریشن میں زخمی میاں بیوی ڈی ایس پیز کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی
شکارپور کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی پارس بکھرانی، ڈی ایس پی ظہور سومرو اور دو دیگر اہلکار سکھر کےاسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں چاروں کی حالت اب پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔
ہمیں مائنس کرنےکی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے: بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے ہمیں مائنس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے۔
فوج مخالف مہم بالکل برداشت نہیں کی جائےگی، پی ٹی آئی قیادت کو واضح پیغام دیدیا گیا
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کو واضح الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ عمران خان یا پارٹی کے سوشل میڈیا کی طرف سے پاک فوج اور اس کی اعلیٰ قیادت کیخلاف کسی بھی طرح کی توہین آمیز مہم یا تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔
بھارت میں فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہے؟
پاکستان میں آئے روز سونے کی بڑھتی قیمتوں کے بعد بھارت میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل
وکیل رانا مدثر کے مطابق پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
سام آلٹمین نے اے آئی کو دنیا میں مساوات پیدا کرنے والی طاقت قرار دیدیا
اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے کہا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی بے مثال کامیابی بہترین بنیاد ہے
مراکش میں 2 عمارات منہدم ہونے سے 19 افراد ہلاک
مراکش کے ریاستی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی شہر فاس میں 2 عمارات منہدم ہوگئیں۔
کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل میں نیولے کا مٹر گشت، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کی بالائی منزل پر ایک نیولا دیکھا گیا اور نیولا ایک بند دفتر کے اندر بھی چلا گیا تھا۔
تجارتی روابط کے فروغ کا مشن، دبئی انٹرنیشنل چیمبر کاکراچی میں دفتر قائم
دبئی انٹرنیشنل چیمبر نے پاکستان اور دبئی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط مضبوط بنانے کے لیے کراچی میں دفتر کھول دیا۔
کراچی میں ایرانی ڈیزل کی سپلائی کیلئے بند مراد کا روٹ استعمال ہونےکا انکشاف
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بند مراد پر قائم درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپو سے ایرانی ڈیزل ٹرالروں، ٹرکوں اور ڈمپروں کے ذریعے کراچی منتقل کیا جارہا ہے
ملک کے چاروں دارالحکومتوں کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی، لاہور سرِ فہرست
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں 253 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ لاہور سرفہرست ہے۔
بلوچستان: جرگے نے چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں میں پیش آیا جہاں جرگے نے چوری کی شبے میں سچ ثابت کرنے کے لیے 8 افراد کو دہکتے انگاروں
اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ
جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اعلامیے اور فیصلوں میں اختلافات سامنے آگئے
پی ٹی آئی ارکان نے الزام عائد کیا ہے کہ اعلامیہ کس نے بنایا،اجلاس کےاعلامیے میں شامل نکات پر بات ہی نہیں ہوئی
انٹیلیجنس آپریشن کی حمایت اور وفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا: گورنر کے پی
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاق سے تعاون کے بغیر صوبے کے چلنے کو ناممکن قرار دیدیا۔
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، معاہدوں پر دستخط
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں آج وزیراعظم ہاؤس آمد پر ان کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا
پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا: وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب ان شاء اللہ جلد شرمندہ تعبیر ہوگا۔
کراچی: راؤ انوار کی گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں ڈبل کیبن گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا۔
ایک سیاسی جماعت نےقومی اداروں کو نشانہ بنانےکی عادت بنالی: بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نےقومی اداروں کو نشانہ بنانے کی عادت بنالی ہے۔
وزیراعظم کی گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم نے موسم سرما کے دوران گھریلو صارفین کو گیس فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
سندھ: کئی شوگر ملز میں گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی جاسکی، آبادگار سراپا احتجاج
سندھ میں ایک ماہ گزر جانے کے باوجود بیشتر شوگر ملز میں گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی جاسکی۔
طلال چوہدری کا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا اشارہ
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔
سفارتی تعلقات کے 75 سال، انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
نیشنل گیمز: ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم 81.81 میٹر تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے
فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے یہ لوگ پھر اقتدار چاہتے ہیں: طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا پاک فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے
وزیر اعظم نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور ہونےکا امکان
پاکستان کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔
کراچی: شاہراہ فیصل میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج
کراچی کی شاہراہ فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب ریلی میں شامل افراد کی ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں صدر تھانے میں درج کرلیا گیا۔
انڈونیشیا کے صدر سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک انڈونیشیا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر انڈونیشین صدر پرابوو سو بیانتو وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔
کراچی میں کیمروں سے لاکھوں چالان، اسٹریٹ کرمنلز، ٹارگٹ کلرز اور گٹر کے ڈھکن چور گرفت سے آزاد
شہر میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد سے شہریوں کو لاکھوں کی تعداد میں چالان جاری کیے جا چکے ہیں
پی ٹی آئی وفاقی حکومت کے نشانے پر، دشمن کا آلہ کار قرار دے دیا
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے گزشتہ روز ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کو شکست دی، 10 مئی کو بھارت کو ہرایا، بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے ملک دیوالیہ ہو جائے۔
سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
عمران بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتا رہا، ا
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے۔
فتنہ الہندوستان بی آر اے کےکمانڈر نے 100 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے
ڈیرہ بگٹی: فتنہ الہندوستان بی آر اے کےکمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے 100 سے زائد فراریوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا
نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے
گوجرانوالہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے اور پاکستان اگر ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو اس سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔
لاہور: محکمہ ماحولیات نے پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی بسیں بند کردیں
لاہور میں محکمہ ماحولیات نے پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی 2 بسیں بند کردیں ۔ ترجمان محکمہ ماحولیات کےمطابق بسیں بند کی جانے سے متعلق کارروائی لاہور ہائیکورٹ کےاحکامات کے تحت کی گئی ہے۔
سرگودھا: 35 سالہ باپ نے 3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی
سرگودھا میں 35 سالہ شخص نے اپنی3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پھلروان کی حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص نے3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔
نیپا واقعے کے بعد گلشن اقبال میں کھلے گٹروں پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں
کراچی: نیپا میں 3 سالہ بچے کی مین ہول میں گرکر ہلاکت کے بعد گلشن اقبال میں ٹاؤن چیئرمین کے خلاف مہم کا آغاز ہوگیا۔ گلشن اقبال ٹاؤن میں شروع کی جانے والی مہم کے تحت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ہر کھلے گٹر اور کچرے کے ڈھیر پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں۔
آر ایل این جی صارفین کو ریلیف، 60 ارب روپے کی وصولی کا فیصلہ تبدیل
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 60 ارب روپے وصولی کا فیصلہ بدل دیا جس سے آر ایل این جی صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔
پی ٹی آئی سے اب مذاکرات کے امکانات نہیں: رانا ثنا اللہ
رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتِ حال سے لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے۔ بانی صورتِ حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے
سندھ کی تقسیم کی باتیں ایم کیو ایم خود کو زندہ رکھنے کیلئے کر رہی ہے: ناصر حسین شاہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی بی اے سکھر کے کانووکیشن میں آکر فخر محسوس ہوا، میرٹ اور ٹرانسپرنسی کے باعث آئی بی سکھر اے ایک بہترین ادارہ ہے، یہاں کے طلبا کو تعلیم ختم کرنے کے ساتھ ہی جابز آفر ہو جاتی ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ کا عمران خان کے کیسز کو عدالتی نظیر کے طور لینے سے انکار
ٹھٹہ میں سیاسی شخصیت کے سکیورٹی گارڈ کے قتل کے مقدمے میں سندھ ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کو عدالتی نظیر کے طور لینے سے انکار کردیا۔
پی ٹی آئی جن سے بات کرنے کو تیار ہیں وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے: رانا ثنااللہ
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں اور وہ جن سے بات کرنے کو تیار ہیں وہ بات نہیں کرنا چاہتے
حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف فیصلے کیے گئے۔
قومی ایئرلائن کی کراچی سے اڑان بھرنے والی پرواز میں فنی خرابی، وزیر بلدیات ناصرحسین بھی سوار
ذرائع کے مطابق پرواز نے کراچی ائیرپورٹ سے اڑان بھری تو تقریباً 17 منٹ بعد ہی طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ پائلٹ نے فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرول کو صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ائیرپورٹ پر اتارلیا گیا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔
افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی کنٹینر طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے
افغان حکام کی اجازت کے بعد امدادی کنٹینرز کی کلیئرنس شروع ہوگی، کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر 2 اور جمرود ٹرمینل پر 4 امدادی کنٹینرز میں ادویات اور طبی آلات ہیں۔
پاکستان دنیا کیلئے کرپٹو ریگولیشن کا مؤثر ماڈل بن سکتا ہے: بلال بن ثاقب
دبئی میں بائننس بلاک چین ویک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یو اے ای کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے وزیر عمر سلطان العلمہ سمیت ڈیجیٹل اثاثوں اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کے عالمی ماہرین نے شرکت کی ۔
اڈیالہ جیل کی سکیورٹی مزید سخت، نواحی علاقہ بھی ریڈزون قرار
ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل کے نواحی علاقوں کو ریڈ روز قرار دینے کے لیے حدود کا حتمی تعین آج کرلیا جائے گا، اس ریڈزون کے اندر اور داخلی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہر عملے کو بھاری تعداد میں متعین کیا جائےگا
بلوچستان: کالعدم تنظیموں کے 300 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان، اہم کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشتگرد عناصر کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ریڈ نوٹسز کے اجراء اور عالمی عدالتوں میں مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست کردی
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمدعلی مرزا کو گستاخی کامرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں انجینئر محمدعلی مرزا کو گستاخی کامرتکب قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
کراچی: شہر کی 20 اہم شاہراہوں پر 2 اور4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد
کراچی: شہر کی 20 اہم شاہراہوں پر 2 اور 4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے سیکشن 144 کے تحت پابندی نافذ کردی
موسم سرما: پشاور میں انفلوئنزا کیسز میں اضافہ، اسپتال مریضوں سے بھرگئے
پشاور میں سرد اور خشک موسم سے انفلوئنزا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں ہر سال 30سے 40 فیصد افراد انفلوئنزا وائرس میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں بیشتر کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔ رواں برس بھی اسپتالوں میں نزلہ، زکام، دمہ اور دائمی تنگی تنفس کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے جب کہ بڑوں کے ساتھ بچے بھی موسمی بیماریوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔
کراچی: شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹنے والے 2 ڈاکو مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار
کراچی: پولیس نے ڈیفنس میں شہری کو لوٹنے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گزشتہ روز بینک سے رقم لےکر نکلنے والے آصف مرزا نامی شہری سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے تھے جنہیں ڈیفنس کے علاقے عبدالستار ایدھی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آج 2025 کا آخری سپر مون! پاکستان میں کس وقت دیکھا جاسکے گا؟
کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون یا دسمبر کا کولڈ مون آج ہوگا۔ سپارکو کے مطابق آخری سپرمون یا دسمبر کا کولڈ مون 4 اور 5 دسمبرکی رات پاکستان میں واضح دیکھا جاسکے گا۔ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے جو 5 دسمبر کی صبح 4:15 بجے 99.8 فیصد روشن حالت میں عروج پر پہنچے گا۔
اسکول کا اسٹار طالبعلم ہونے پر پاکستانی نوجوان کی برطانیہ سے ڈی پورٹیشن روک دی گئی
اسکول کا اسٹار طالب علم ہونے پر پاکستانی نوجوان کی برطانیہ سے ڈی پورٹیشن روک دی گئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں 22 سالہ پاکستانی نژاد محمد اذہان کے ریکارڈ میں دکان سے چوری، کلاس میں چاقو لانے اور بعد ازاں اسکول سے اخراج جیسے واقعات بھی شامل ہیں۔
’بچوں کی ٹانگیں زمین پر لگتی نہیں اور موٹر سائیکل دیدیتے ہیں‘: موٹروہیکل آرڈیننس ترامیم کیخلاف درخواست مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے کی جانے والی موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف آصف شاکر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پولیس کم عمر بچوں پر ایف آئی آرز درج کررہی ہے اور پھر قانون سازی کرکے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کی بجائے جرمانہ اور ایف آئی آر کرنا درست نہیں۔
نیپا واقعہ: کے ایم سی نے حادثے کا ذمہ دار بی آر ٹی اور نجی اسٹور انتظامیہ کو قرار دیدیا
کے ایم سی نے نیپا فلائی اوور کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی تعمیرات اور نجی اسٹور کی انتظامیہ کو قرار دیدیا۔ کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور کے سامنے بچے کا گٹر میں گرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سیکرٹری محکمہ بلدیات کو بھجوا دی ہے۔ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا، گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔
گٹر میں گر کر جاں بحق ابراہیم کے والد حکومت سے مایوس، کھلے گٹروں کے ڈھکن خود لگوانے کا اعلان
کراچی: نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے ابراہیم کے والد حکومت سے مایوس ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابراہیم کے والد نے روتے ہوئے کہا میں کس کو کیا کہوں؟ میرا بچہ تو چلا گیا، ان کے خلاف کون کارروائی کرے گا؟ کسی کو کرنی ہوتی تو وہ اس جگہ موجود ہوتے
دہشتگردی کو شکست دیکر ہر حال میں امن بحال کریں گے: وزیر اعلیٰ کے پی
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشتگردی کو شکست دیکر صوبے میں ہر حال میں امن بحال کریں گے۔ پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا کہنا تھا موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبرپختونخوا 4 دہائیوں سے دہشتگردی کی زد میں ہے، پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
پی سی بی کا لندن میں پی ایس ایل روڈ شو کرانے کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 7 دسمبر کو لندن میں پی ایس ایل کا روڈ شو کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کو بیچنے کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں اور ان نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں بڑا معاہدہ
اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں بڑا معاہدہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی نے منگل کو اپنی توانائی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ترک پیٹرولیم اوورسیز کمپنی (ٹی پی او سی) نے پانچ تیل کی کنسیشن کے معاہدوں پر دستخط کیے، جن میں تین آف شور اور دو آن شور بلاکس شامل ہیں۔ یہ معاہدے، جن سے مجموعی سرمایہ کاری میں 300 ملین امریکی ڈالر کی توقع ہے، ٹی پی او سی کے پاکستان کے تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں باضابطہ داخلے کو ظاہر کرتے ہیں، جہاں یہ ملک کی معروف ای اینڈ پی کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔
ڈی جی خان: ہاتھ پر گرم لوہا، قبائلی رسم کے تحت شہری پر جرم ثابت، جرگے کا علاقہ بدر کرنیکا حکم
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے پھگلہ میں سولر پینل چوری کا الزام ثابت ہونے پر ایک شخص کو علاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پھگلہ کی مقامی روایت اور رسم ’آس‘ کے تحت جرگہ بلایا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جرگے نے فیصلہ دیا اگر ملزم واقعی بے گناہ ہے تو گرم لوہا اس کا ہاتھ نہیں جلائے گا لیکن ہاتھ جھلسنے پر جرگہ ارکان نے اس شخص کو گناہ گار ٹھہراتے ہوئےعلاقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی: مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا، نجی اسپتال میں داخل
معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مفتی عبدالرزاق نقشبندی کا بتانا ہے کہ اب مفتی منیب کی طبیعت قدرے بہتر ہے اور انہوں نے اسپتال میں نمازیں بھی ادا کیں۔ مفتی عبدالرزاق نقشبندی کے مطابق ڈاکٹرز نے مفتی منیب کو مکمل آرام کا مشورہ دیاہے، امید ہے کہ ڈاکٹرز مفتی صاحب کو بدھ کو اسپتال سے گھر منتقل ہو نے کی اجازت دے دیں گے۔ اہلخانہ نے مفتی منیب الرحمان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج، وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو خط موصول ہونے لگے
لاہور : پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے جانے پر وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو بھی خط موصول ہونے لگے۔ جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 واپس لینے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنرپنجاب کو خط لکھا۔ خط کے متن کے مطابق پنجاب موٹروہیکل آرڈنینس 2025 غیرآئینی ، آئین کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور عوامی مفاد کیلئے نقصان دہ ہے، اسمبلی قانون سازی کیلئے فعال ہے پھر گورنر سے آرڈیننس جاری کروانا غیرمنصفانہ ہے۔
پیرو: 2 کشتیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 13 افراد ہلاک
لیما: ایمیزون کے علاقے پیرو میں 2 کشتیاں لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنےسے 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ پیرو میں مقامی بندرگاہی علاقے ایپاریہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کشتی مکمل ڈوب گئی اور دوسری کشتی کو شدید نقصان پہنچا
ہر سال ہماری آبادی میں نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہورہا ہے: عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے ملک کی بڑھتی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہر سال ہماری آبادی میں نیوزی لینڈ کی آبادی کے برابر اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آرہے ہیں، بڑھتی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے آگاہی پھیلانا ضروری ہے، آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جارہا ہے۔
اسلام آباد: شاہراہ دستور پر گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق
اسلام آباد: سیکرٹریٹ چوک شاہراہ دستور پر گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق خواتین کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی جب کہ واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔
9 مئی حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 افراد اشتہاری قرار
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بل منظور
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق بل منظور کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سراہی میں ہونے والے پارلیمٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اقتلیتوں کے حقوق سے متعلق بل پیش کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کمیشن کے قیام کا بل قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق 2025 منظور کرلیا۔
ایک روز میں پنجاب بھر میں تقریباً 64 ہزار چالان، 8 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد
پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کےچالان کیے گئے، اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپےکے جرمانے عائد ہوئے۔ ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں۔
بلوچستان کی قابلِ کاشت زمین گھٹ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی، ماہرین نے خبردار کردیا
پاکستان کا صوبہ بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کم بارشوں اور ناقص آبی انتظام نے خشک سالی کو بڑھادیا، جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے کی قابلِ کاشت زمین گھٹ کر صرف 7.2 فیصد رہ گئی ہے۔ زرعی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو نتیجہ زرعی اجناس کی قلت اور لوگوں کی نقل مکانی کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
بلوچستان: نئے تعلیمی سال کیلئے نصاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب کو تبدل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جماعت اول سے بارہویں تک ناظرہ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن مجید کی تعلیم کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جا ئے گا ۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کمپیوٹر ایجوکیشن کی نئی کتابیں ہوں گی۔ سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے لیے چھٹی سے بارہویں جماعت تک علیحدہ نصابی کتب بھی تیار کی گئی ہیں۔
گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن نشہ کرنے والے لے جاتے ہیں: ترجمان سندھ حکومت
ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول کا کہنا ہے گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن نشہ کرنے والے لے جاتے ہیں۔ جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے نادر نبیل گبول کا کہنا تھا نیپا واقعہ جس کی غفلت سے بھی اسے کڑی سزا ملنی چاہیے، کوشش کریں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ نادر گبول کا کہنا تھا گٹر پر ڈھکن لگائے جاتے ہیں لیکن وہ نشہ کرنے والے لے جاتے ہیں، اپوزیشن جماعتیں ان معاملات کو سیاست کی نذر نہ کریں، ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں۔
ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہمت ہے تو صوبے میں گورنر راج لگا کر دکھائیں: سہیل آفریدی کا چیلنج
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نےحکومت کو چیلنج دیاکہ اگر ہمت ہےتو خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا کر دکھائیں، ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا راج ہے لہذا کسی اور راج کی ضرورت نہیں، اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھائیں۔ امن و امان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بند کمروں کی پالیسیاں خیبرپختونخوا میں نافذ کرنے والوں کو احساس کرنا چاہیے۔
کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع
کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرزکی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر ہوگی۔
’پاکستان میں پلے بڑھے یہاں رزق کمایا‘، گرفتار افغان دہشتگرد کا بیان سامنے آگیا
پنجاب کے ضلع تلہ گنگ سے گرفتار کیے جانے والے افغان دہشتگرد کا بیان سامنے آگیا۔ افغان شناخت یافتہ دہشتگرد نے ویڈیو بیان میں اپنا نام قاسم عرف حسن بتایا اور کہا کہ ’میری قوم دلوذی اور میں افغانستان گردیزولایت کا رہنے والا ہوں، 10سال پہلے افغانستان سے لکی مروت پاکستان میں آئے، یہی پلے بڑھے، رزق کمایا اور یہاں کے لوگوں سے پیار ملا‘۔ دہشتگرد کے مطابق’2025 میں سرہ درگہ میں میری طالبان کمانڈر ارمانی کے ساتھ ملاقات ہوئی، اس نے مجھے جہاد کی طرف دعوت دی اور فدائی کرنے کا کہا، کمانڈر ارمانی نے فوجی قلعہ پر فدائی کرنے کی غرض سے ریکی کرائی لیکن مناسب موقع نہ ملنے پر ہم فوجی قلعہ پر فدائی حملہ نہیں کر سکے‘۔
باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں: وزیر داخلہ
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چل رہی ہوتی ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ جو چاہیں سوشل میڈیا پر چلا دیں، سوشل میڈیا پر غلط خبر پر کریک ڈاؤن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا نیشنل میڈیا پر غلط خبر نشر کرنے پر پیمرا کا نوٹس ہوتا ہے، جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں، اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن فیک نیوز پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
جماعت اسلامی کا بی آر ٹی پروجیکٹ بند کرنے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کرنے کا مطالبہ
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے نیپا کے قریب نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، بی آر ٹی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سندھ حکومت کرپشن کا سب سے بڑا اڈا بن گیا ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، کراچی کی تعمیر کے 3360 ارب روپے 15 سال میں سندھ حکومت کھا گئی ہے۔
تینوں صوبوں سے افغان شہریوں کو نکالا جا رہا ہے، لیکن کے پی میں تحفظ دیا جارہا ہے: محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےافغان ہمارے مہمان تھے لیکن اب ہمارے مہمان نہیں ہیں، افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ آپ لوگ خود عزت سے واپس چلے جائیں، ملک بھر سے افغان باشندوں کو ہر صورت واپس بھیجا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا چند دن پہلے جن لوگوں نے ایف سی پر حملہ کیا وہ تینوں افغان نکلے، اسلام آباد کچہری میں حملہ کرنے والا بھی افغان شہری تھا، ملک میں جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری ہے، غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے میں کامیاب ہو رہے ہیں، ہمیں ہر صورت غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے اجراء کی مدت مقرر نہیں، تاخیر سے آئینی یا انتظامی خلا نہیں ہوتا
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے حال ہی میں قائم کیے گئے چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کے عہدے کے باضابطہ نوٹیفکیشن پر غور جاری ہے، تاہم حالیہ ترامیم کے مطالعے سے واضح ہوتا ہے کہ نوٹیفکیشن کے اجراء کی کوئی قانونی مدت مقرر نہیں کی گئی، اور اس میں تاخیر سے کوئی آئینی یا انتظامی خلاء بھی پیدا نہیں ہوتا۔ پاک فوج کی کمان مکمل طور پر اور بدستور موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف کے پاس ہے، جو اس وقت 27ویں آئینی ترمیم کے تحت فیلڈ مارشل کے عہدے پر بھی فائز ہیں اور اس ترمیم میں دی گئی تمام استثنیٰ اور تحفظات کے حامل ہیں۔
اسپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
خیبر پختونخوا ( کے پی ) اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی صوبائی کابینہ بنانے کا مشورہ دے دیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے لیکن فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دی جائے تاکہ صوبائی معاملات کو چلانے میں آسانی ہو۔
مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، فاروق ستارکے پہنچنے پر شہری مشتعل، گاڑی سے اترنے نہ دیا
کراچی: نیپا فلائی اوور کےقریب مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعے کے بعد ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرفاروق ستارکے پہنچنے پر شہری مشتعل ہوگئے۔ مشتعل شہریوں نے ڈاکٹرفاروق ستار کو گاڑی سے اترنے نہیں دیا جس کے بعد ایم کیو ایم رہنما گاڑی سےاترےبغیر روانہ ہوگئے۔ بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ نیپا چورنگی پر بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ پر گہرا دُکھ ہے، ٹوٹی سڑکیں،کھلے گٹر حکومت سندھ اور میئرکراچی کی کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بچے کھلے مین ہولزکا نشانہ بن چکےہیں مگر حکومت کی نظرمیں سب اچھاہے۔
دنیا بھر میں سافٹ ویئر مسائل کا شکار ائیر بس اے 320 پاکستانی ائیر لائنز میں بڑی تعداد میں زیر استعمال
دنیا بھر میں سافٹ ویئر مسائل کا شکار ائیر بس اے 320 طیارے پاکستانی ائیر لائنز میں بھی کافی تعداد میں زیر استعمال ہیں۔ مجموعی طور پر 47 طیارے ان دنوں سروس میں ہیں اور قومی ائیر لائن کے حکام کا کہنا ہےکہ پی آئی اے نے اپنے ائیربس طیاروں میں فلائٹ کنٹرول سافٹ ویئر ELAC-L104 پیچ انسٹال ہی نہیں کیا۔ اسی لیے قومی ائیر لائن کے تمام طیارے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور پروازوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں۔ نجی ائیر لائن کے ڈائریکٹر آپریشن نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کے پاس 12 ائیربس اے 320 طیارے استعمال میں ہیں، ان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہے اور کوئی آپریشن مسئلہ نہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی تین نجی ائیر لائنز کے پاس 18ائیربس طیارے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان فوجی تصادم کی نئی لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں، امریکی میڈیا
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان فوجی تصادم کی نئی لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارت کے طالبان کے ساتھ بڑھتے رابطوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا، یوکرین جنگ اور افریقا کی خبروں کے ساتھ ساتھ ایشیا سے موصول ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت کی طالبان کے ساتھ بڑھتی ہوئی سفارتی اور سیاسی رابطہ کاری نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں ہولناک آگ سے ہلاکتیں 128 ہوگئیں
ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں لگنے والی ہولناک آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی، مقامی حکام کے مطابق آگ میں 79 افراد زخمی ہوئے جبکہ درجنوں اب بھی لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہ آسکی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کی بیرونی کھڑکیوں پر لگی پولیسٹرین شیٹس اور تحفظی جال کی وجہ سے آگ کو تیزی سے پھیلنے میں مدد ملی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ آگ لگنے سے قبل عمارتوں میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام جاری تھا اور اسی سلسلے میں انسداد بدعنوانی کمیشن نے 8 افراد کو کرپشن کے شبہ میں گرفتار کرلیا جن میں ایک انجینیئرنگ کمپنی کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
اسلام آباد : پاکستان میں یکم دسمبر 2025 سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صنعتی اور سرکاری ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 6.35 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ متوقع ریلیف کا سبب عالمی سپلائی میں اضافہ بتایا جا رہا ہے، جو خلیجی خطے کے سب سے بڑے ریفائننگ کمپلیکس میں سے ایک، کویت کی الزور ریفائنری کی متعدد یونٹس کی بحالی کے بعد ممکن ہوا ہے
ہاؤسنگ فراڈ روکنے کیلئے نیب اصلاحات، خریدار سوسائٹی کی قانونی حیثیت فوراً معلوم کرسکے گا
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایک ’’ڈیجیٹل ون کلک ڈسکلوژر‘‘ نظام کی تجویز دی ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص کسی ہاؤسنگ اسکیم کی قانونی حیثیت، اس کے منظور شدہ لے آؤٹ پلان اور کسی مخصوص پلاٹ کے وجود کی فوری تصدیق کر سکے گا۔ شہریوں کے ساتھ نجی ہاؤسنگ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے فراڈ کے پیش نظر، نیب راولپنڈی نے 4؍ نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا تیار کیا ہے جس کا مقصد نجی ہاؤسنگ سیکٹر میں پھیلے فراڈ اور بے ضابطگیوں کا خاتمہ کرنا ہے۔
سرکاری محکموں کے ذمہ بجلی بلوں کی واجب الادا رقم پونے 3 کھرب تک پہنچ گئی
اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی مد میں وزارتوں ، ڈویژنز اور دیگر سرکاری محکموں کے ذمہ واجب الادا رقم پونے 3 کھرب تک پہنچ گئی۔ بجلی بلوں کی مد میں وفاقی حکومت اور اس کے اداروں کے ذمہ ایک کھرب 26ارب 31کروڑ 30لاکھ روپے ہیں جبکہ صوبائی حکومتوں اور ان کے اداروں نے ایک کھرب 43 ارب 87کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ رقم 2کھرب 70ارب 18کروڑ 60لاکھ روپے بنتی ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے خنک اور سرد ہوائیں چلیں گی
کراچی: محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں خشک اور خنک تیز ہوائیں چلتی رہیں گی، اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
طلاق 90 روز کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں ہوسکتی: سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے تحت "تین طلاق سمیت کسی بھی شکل میں دی گئی طلاق اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتی جب تک 90 دن کی مدت پوری نہ ہو جائے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے محمد حسن سلطان کی طلاق سے متعلق پٹیشن نمٹاتے ہوئے کہا کہ اگر خاوند نے بیوی کو طلاق کا حق بلا شرط تفویض کیا ہو تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا حق بھی مکمل طور پر حاصل ہے۔
نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آورکےگھر چھاپہ، رحمان اللہ کے رشتہ داروں سے بھی تفتیش
امریکی تفتیش کاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز کے اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد آج مشتبہ حملہ آور اور اس سے منسلک دیگر افغان شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائی کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی، اس حوالے سے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایا کہ وہ مشتبہ شخص کی رہائش گاہ تک بھی پہنچ چکے ہیں جہاں سے بہت سے الیکٹرانک آلات بشمول موبائل فونز، لیب ٹاپس اور آئی پیڈز کو قبضے میں لیا گیا ہے اور ان کے تجزیے کا عمل جاری ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا ختم کردیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر دھرنا ختم کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے مشاورت کے بعد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ دھرنا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے باعث دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ مشاورت میں منگل کو دوبارہ اڈیالہ آنے کی تجویز پر اتفاق ہوگیا، فیملی ملاقات کے موقع پر کارکنوں کو بھی آنے کی کال دی جائے گی۔
پنڈی اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، شہریوں سے کھربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور اس سے ملحقہ شہر راولپنڈی میں زمینوں کے لین دین کے حوالے سے ایک بڑی جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے جس میں نجی ہاؤسنگ اسکیموں اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز نے پلاٹس کی حد سے زیادہ فروخت، جعلی ممبرشپس اور دھوکہ دہی پر مبنی لینڈ مارکیٹنگ کے ذریعے گزشتہ کئی برسوں کے دوران شہریوں سے کھربوں روپے کا مبینہ فراڈ کیا۔
بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو ماہانہ 1300یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی جاری
اسلام آباد: بجلی ملازمین کو 300 سے 1300 یونٹ مفت ماہانہ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ملک بھر کے بجلی کے محکموں جن میں ڈسکوز جنیکوز این ٹی ڈی سی، پی آئی ٹی سی اور واپڈا کے ملازمین شامل ہیں انہیں مفت بجلی کی فراہمی کی تفصیلات جاری کر دی گی ہیں۔ گزشتہ روز سینیٹ کو بتایا گیا کہ ان ملازمین کو ماہانہ کتنی بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے، سب سے زیادہ مفت بجلی آئیسکو میں ماہانہ 2 لاکھ 56 ہزار 500 یونٹ، ملازمیں کو مفت دی جاتی ہے، ان محکموں میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ماہانہ300 یونٹ، گریڈ 5 سے 10 تک کے ملازمین کو 600 یونٹ، گریڈ 11سے 15 تک کے ملازمین کو 600 یونٹ اور گریڈ 16کو بھی 600 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے۔
بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو ماہانہ 1300یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی جاری
اسلام آباد: بجلی ملازمین کو 300 سے 1300 یونٹ مفت ماہانہ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ملک بھر کے بجلی کے محکموں جن میں ڈسکوز جنیکوز این ٹی ڈی سی، پی آئی ٹی سی اور واپڈا کے ملازمین شامل ہیں انہیں مفت بجلی کی فراہمی کی تفصیلات جاری کر دی گی ہیں۔ گزشتہ روز سینیٹ کو بتایا گیا کہ ان ملازمین کو ماہانہ کتنی بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے، سب سے زیادہ مفت بجلی آئیسکو میں ماہانہ 2 لاکھ 56 ہزار 500 یونٹ، ملازمیں کو مفت دی جاتی ہے، ان محکموں میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ماہانہ300 یونٹ، گریڈ 5 سے 10 تک کے ملازمین کو 600 یونٹ، گریڈ 11سے 15 تک کے ملازمین کو 600 یونٹ اور گریڈ 16کو بھی 600 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے۔
سندھ پولیس کے سینئر افسر عرفان بلوچ کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کرنیکی سفارش
کراچی : سندھ کے سینئر پولیس افسر عرفان بلوچ کو آئی جی آزاد کشمیر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر کے نئے انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پولیس کی تقرری کا کام شروع کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں سندھ کے 2 پولیس افسران دوڑ میں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نئے آئی جی آزاد کشمیر کیلئے وفاقی حکومت کو سندھ پولیس کے سینئر افسر عرفان علی بلوچ کے نام کی سفارش کی ہے۔
پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا۔ دفترخارجہ نے افغان سرزمین سے دہشت گردانہ حملوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پر پوری عالمی برادری کو تشویش ہے۔ حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔
ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کتنا رہا؟ اعداد و شمار جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں مجموعی طور پر ووٹر ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد رہا۔ این اے 18 ہری پور میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50.82 فیصد رہا۔ این اے 185 پر ووٹر ٹرن آؤٹ 32.61 فیصد، این اے 96 فیصل آباد میں 26.46 فیصد، این اے 143 ساہیوال میں 21.43 فیصد رہا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 129 لاہور میں ووٹر ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد، این اے 104 فیصل آباد میں 13.23 فیصد،پی پی 269 مظفر گڑھ میں 50.82 فیصد، پی پی 98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد رہا۔
کراچی: مختلف علاقوں میں آج 12 گھنٹے تک پانی کی فرا ہمی متاثر رہےگی
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج 12 گھنٹے تک پانی کی فرا ہمی متاثر رہے گی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے 100 ملین گیلن پانی کم سپلائی ہو گا۔ لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگی۔ کے الیکٹرک کا کام صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔
26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے جان کے خطرے کے باوجود میدان نہیں چھوڑا، مریم ریاض وٹو
بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پر 26 نومبر کے واقعات اور بشریٰ بی بی سے متعلق بیان جاری کردیا۔ مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں گزشتہ سال کے 26 نومبر کے احتجاج کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کی بہن بشریٰ عمران خان نے اپنے شوہر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جان کے خطرے کے باوجود میدان نہیں چھوڑا۔
دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود ہم ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں لا پارہے: مفتاح اسماعیل
کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لمحہ فکریہ ہے دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود ہم ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں لا پارہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بےروزگاری کی شرح میں اضافہ متوقع تھا کیونکہ معاشی گروتھ نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود ہم ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں لا پارہے۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کیے بغیر 6 فیصد کی گروتھ کے دور دور تک آثار نظر نہیں آر ہے، ہم 50 ہزار کمانے والے سے ٹیکس لیتے ہیں اور ہزار ایکڑ زمین والے سے نہیں لیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی صنعت کا رکو ایکسپورٹ کے قابل بنانے کے لیے ٹیکس ریٹ کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی ۔
پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا بدستور آلودہ، لاہور سرِ فہرست
پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا بدستور آلودہ ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک لاہور 444 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ سرفہرست تھا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے فیصل آباد میں 344 اور گوجرانوالہ میں315 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں 220 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے جب کہ گوجرانوالہ میں تعداد 495 اور فیصل آباد میں 435 رہی۔ ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ عوام ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔
نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد آج حلف اٹھائیں گے
نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے، 25 نومبر کو جی بی حکومت اور اسمبلی 5 سال کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد تحلیل ہوگئی تھی ۔ گلگت بلتستان کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کئے گئے۔ اسمبلی انتخابات نگراں حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
ضمنی الیکشن میں شکست: پی ٹی آئی قیادت پریشان، حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے مجبور
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت ہری پور کے ضمنی انتخاب میں ہونے والی مبینہ طور پر ’’مینجڈ‘‘ مگر غیر متوقع شکست پر مایوس ہے، یہ خیبر پختونخوا کا وہ اہم حلقہ ہے جہاں پارٹی کی صوبائی حکومت قائم ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، اس شکست نے اعلیٰ قیادت میں سنجیدہ غور و فکر کو جنم دیا ہے، اور یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ کیا پارٹی کی طویل عرصے سے جاری محاذ آرائی کی پالیسی کی وجہ سے اس کیلئے سیاسی میدان پھیلنے کی بجائے اب اپنے ہی گڑھ خیبر پختونخوا میں بھی سکڑتا جا رہا ہے
کراچی ای چالان کو 30 روز مکمل، 93 ہزار سے زائد چالان، کتنی قیمت وصول کی گئی؟
کراچی میں ای چالان کے نفاذ کو 30 روز مکمل ہوگئے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر اب تک 93 ہزار سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیمروں کی مدد سے سب سے زیادہ 57 ہزار 541 چالان سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر کیے گئے، 22 ہزار 227 موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیے گئے۔ ڈمپر ٹریلر اور واٹر ٹینکر میں نصب ٹریکر کی مدد سے تیز رفتاری پر ایک ہزار 188 چالان ہوئے، تیز رفتاری پر دیگر گاڑیوں کے چالان کی تعداد 2699 ہے۔
کراچی میں صرف 69 ٹریفک سگنل فعال ہونے کا انکشاف، ای چالان میں مشکلات
شہرِ قائد میں صرف 69 ٹریفک سگنل فعال ہونے کے باعث ای چالان کے لیے مشکلات سامنے آرہی ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی کے 89 ٹریفک سگنلز میں سے صرف 69 کام کررہے ہیں اور اگر ممبئی کو دیکھا جائے تو ممبئی میں ایل ای ڈی لائٹس والے569 جب کہ نئی دلی میں 2160 ٹریفک سگنلزکام کررہے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بیشتر سگنلز غیر فعال ہونے سے ای چالان سسٹم میں مشکلات ہیں، شہر میں سوا ارب روپے مالیت کے 400 جدید سگنلز کی ضرورت ہے
’اگر پتا ہوتا اس بار بھی ہمارا مینڈیٹ قبول نہیں کیا جائیگا تو ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لیتے‘
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم سمجھ رہے تھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اتنی سختیاں برداشت کیں، ہم سمجھ رہے تھے اس دفعہ ہمارا مینڈیٹ قبول کیا جائے گا، اگر ہمیں پتا ہوتا کہ ہمارا مینڈیٹ اب بھی قبول نہیں کیا جاتا تو ہم ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیتے۔
بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا فیصلہ
بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے دریائے چناب پر چنیوٹ کے مقام پر ڈیم بنایا جائے گا۔ سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیم کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے، پی سی ون تیاری کے مراحل میں ہے، 824 ارب روپے کا قومی فلڈ پروٹیکشن پلان مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کا منتظر ہے۔ اس کے علاوہ سینیٹ کمیٹی نے صوبوں کو فوری طور پر دریاؤں پر تجاوزات مکمل طور پر ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین کمیٹی نے پنجاب اور سندھ سمیت دریاؤں کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی نہ بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اگر اگلے مون سون سے قبل یہ تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو یہ مجرمانہ فعل ہوگا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے بائیڈن دور میں امریکا آنیوالے پناہ گزینوں کی درخواستوں پر کارروائی روک دی
ٹرمپ انتظامیہ نے سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا میں داخل ہونے والے تمام پناہ گزینوں کی وسیع جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بائیڈن دور کے پناہ گزینوں کے لیے گرین کارڈ کی درخواستوں پر کارروائی روک دی گئی ہے۔
گیس کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ؟ اوگرا کے متضاد بیانات
رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے دیے گئے بیانات میں تضاد دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ روز ترجمان اوگرا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس قیمت میں 8 فیصد کمی تجویز کی گئی ہے۔ ترجمان اوگرا کا کہنا تھا سوئی نادرن کے لیے کمی کے بعد گیس کی قیمت 1804روپے8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے
برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے جمع کرائی گئی 40 ہزار درخواستوں میں پاکستانی سرفہرست
برطانیہ میں 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے پناہ کے لیے برطانوی ویزا سسٹم کی خامیوں کا فائدہ اٹھایا۔ دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے اعداد و شمار میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024 میں سیاسی پناہ ( اسائلم) لینے کے لیے جمع کرائی گئی 40 ہزار درخواستوں میں سے 11 ہزار سے زائد درخواستیں پاکستانیوں کی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 2022 کے بعد سے 5 گنا زیادہ ہے اور پاکستان 11 ہزار اسائلم درخواستوں کیساتھ 175 ممالک میں سرفہرست ہیں اور پناہ کے لیے درخواست دینے والے تمام افراد وزٹ، ورک اور اسٹوڈنٹ ویزوں کے ذریعے قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے۔ برطانیہ کے شیڈو ہوم سکرٹری کرس فلپ (Chris Philp) نے سرحدی ویزا سسٹم کے غلط استعمال کو حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئےکہا اسے روکنے کے لیے سخت اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔
کراچی میں چوری کی انوکھی واردات، ملزمان واردات کے دو روز بعد سارا سامان واپس گھر میں پھینک گئے
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں چور گھر میں چوری کرنے کے بعد سامان واپس پھینک کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق گلشن حدید کے یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر سے 2 روز قبل چوری کی واردات کے دوران نقدی اور طلائی زیورات لوٹے گئے تھے جو ملزمان واپس گھر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
این اے 18ہری پور ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب، آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کو شکست
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب ہوگئی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں۔
بھارتی وزیردفاع کا سندھ سے متعلق بیان انتہائی خطرناک ذہنیت کا عکاس ہے: دفتر خارجہ
پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کی سندھ سے متعلق بلاجواز اور توسیع پسندانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیردفاع کا سندھ سے متعلق بیان حقیقت سےفرار اور انتہائی خطرناک ذہنیت کا عکاس قرار دیدیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایسےبیانات بین الاقوامی قانون، تسلیم شدہ سرحدوں اور ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی قیادت اشتعال انگیز بیانات سےگریزکرے، یہ خطےکےامن کے لیے خطرہ ہے۔
الیکشن میں کامیابی حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے: چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہےکہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس انتخاب سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونا تھا جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی اس لیے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا، ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں، کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا جب کہ طلال چوہدری کو آج طلب کیا ہے۔
وفاقی حکومت کا سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے وفاق کی سطح پر سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے قیام کے لیے وزارت آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے بھیج دیا ہے۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق نیشنل سائبر سکیورٹی پالیسی ملک گیر ڈیجیٹل تحفظ کا فریم ورک فراہم کرتی ہے، پالیسی پر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروگرام کے تحت نفاذ جاری ہے۔
لاک اسکرین یا نوٹیفکیشنز میں ظاہر ہونیوالے واٹس ایپ پیغامات کو پوشیدہ کیسے رکھیں؟
عالمی سطح پر رابطوں کو آسان سے آسان تر بنانے والی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کے آئے روز متعارف کردہ فیچرز اسکی بڑھتی مقبولیت کا ایک سبب ہیں۔ واٹس ایپ کے ان ہی فیچرز میں سب سے کارآمد فیچر اس کے نوٹیفکیشن میں نظر آنیوالے واٹس ہیں جس کے تحت صارف ایپ کھولے بغیر موصول ہونے والے میسیج پڑھ سکتا ہے۔
سونے سے تیار ’امریکا‘ نامی ٹوائلٹ کتنے میں فروخت ہوا؟ قیمت آپ کو دنگ کردیگی
امریکا کے شہر نیویارک میں 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ٹوائلٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔ اگر آپ اب تک نہیں سمجھ پائے کہ سونے سے تیار یہ ٹوائلٹ صرف میوزیم کیلئے تو تیار نہیں کیا گیا تو تو ہم آپ کی اس حیرانی کو دور کرتے چلیں کہ یہ 18 قیراط سونے سے تیار اربوں روپے مالیت کا کموڈ استعمال کیلئے بنایا گیا ہے
دبئی ائیر شو: بھارتی طیارہ حادثے میں فلائنگ رولز کی خلاف ورزی کے امکان کی تحقیقات جاری
دبئی ائیر شو 2025 میں بھارتی طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی پائلٹ کی غلطی تھی یا طیارے کی مشینی خرابی؟ فیصلہ تحقیقات کے بعد ہوگا۔ اماراتی ایوی ایشن حکام اور عسکری ماہرین کی مشترکہ تحقیقات جاری ہیں۔ دبئی ائیر شو کے آخری روز بھارتی تیجس طیارہ تباہ ہوگیا تھا جس کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔ 1989 سے ہر دوسرے سال منعقد ہونے والے دبئی ائیرشو میں یہ پہلا مہلک حادثہ ہے۔ اس حوالے سے مربوط تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہےکہ کیا پائلٹ نے فلائنگ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی ہے؟ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حکام نے فلائنگ رولز کی خلاف ورزی کے امکان کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ملک کا انتظامی ڈھانچہ تباہ حال ہے، حکومت کی قانون سازی ختم کریں گے: اسد قیصر
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا انتظامی ڈھانچا بدترین حالت میں ہے ۔ صوابی میں جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم حکومت کی طرف سے کی گئی قانون سازی ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے انصاف چاہتے ہیں، مطالبہ کیا کہ ججز قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہوں ، پی ٹی آئی آپ کے ساتھ ہے۔ اسد قیصر کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت تھی، جو کہ اب مکمل بند ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں بلکہ امن اور روزگار چاہتے ہیں۔
اسحاق ڈار کا غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضےکے فوری خاتمے پر زور
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضےکے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین انڈوپیسیفک وزارتی فورم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو ضروری قر ار دیتے ہوئے کہا کہ تقسیم اور طاقت کی دوڑ خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہے، مصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے، پاکستان یو این اصولوں کی پاس داری کو ترجیح دیتا ہے۔ اسحاق ڈار نے خطاب میں غزہ میں مظالم اور فلسطینی زمینوں پر قبضہ فوری بند ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ دوسری جانب برسلز میں اسحاق ڈار نے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فُل سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دفاع، سیاسی، معاشی، تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کراچی: کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا کچھ حصہ منہدم
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔ آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت خستہ ہوگئی، کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں کوئی موجود نہیں تھا، انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں بھاری مقدار میں فائبر موجود تھا جو جل گیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پنجاب کی فضائی آلودگی میں تاحال کوئی کمی نہ آسکی
پنجاب کی فضائی آلودگی میں تاحال کوئی کمی نہ آسکی اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔ عالمی ویب سائٹ کے مطابق لاہو ر اے کیو آئی 368 کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے اور کراچی 209 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے
پاکستان میں بیروزگاری میں اضافہ، 7 فیصد کے قریب پہنچ گئی: لیبر فورس سروے
اسلام آباد: پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 25-2024کے تازہ لیبر فورس سروے (LFS) کے مطابق بڑھ کر تقریباً 7 فیصد ہونے جا رہی ہے جو 2022-21 میں کم ہو کر 6.3 فیصد ہوگئی تھی جب کہ حکومت آئندہ ہفتے یہ نئی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری کریگی۔ باخبر اعلیٰ حکومتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ تازہ ترین لیبر فورس سروے کے مطابق بے روزگاری کی مجموعی شرح 7 فیصد کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (PBS) نے 25-2024 کے LFS کی ابتدائی معلومات حالیہ منعقدہ "ڈیٹا فیسٹ" کانفرنس میں پیش کیں تاہم ماہرین نے آئی سی ٹی (اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری) اور چند دیگر شعبوں سے متعلق اعداد و شمار پر سوالات اٹھائے۔ اس رپورٹر نے چیف اسٹیٹیسٹیشن PBS سے اس بارے میں سوال بھیجا لیکن رپورٹ فائل ہونے تک کوئی جواب نہ مل
ایم کیو ایم بتائے کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کردیں؟ مرتضیٰ وہاب
یم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نئے صوبے کے مطالبے اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے اور عدالت میں جانے کےاعلان پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ردعمل سامنے آگیا۔ ایک بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ کو اختیار نہیں کہ وہ سیاسی باتیں کریں، ایم کیو ایم والے کراچی، سکھر اور اسلام آباد میں الگ الگ باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے، کیا پنجاب کا بلدیاتی نظام سندھ میں نافذ کردیں، ایم کیو ایم کے دوست فیصلہ کریں پنجاب میں جو نظام نافذ کیا جارہا ہے کیا وہ اس کے حامی ہیں؟
کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال
کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ایک دن کی بندش کے بعد موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اب بحال ہوگئی ہے۔ کوئٹہ میں گزشتہ ہفتے بھی موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا تھا جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ عوام کی جانب سے حکومت سے موبائل ڈیٹا جلد از جلد بحال کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں دہشتگردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر رات کے وقت حملہ کیا، حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں دہشتگردوں کی جانب سے امن کمیٹی کے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں نے امن کمیٹی کے دفتر پر رات کے وقت حملہ کیا، حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی
فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ بوائلر دھماکے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ فیکٹری زمین بوس ہو گئی اور ملحقہ مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اب تک 14 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ 7 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، فیکٹری اور گھروں کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
محمود اچکزئی کو ہٹا کر فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین کی سربراہی سے محمود خان اچکزئی کو ہٹا کر فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نامزدگی کے بعد محمود خان اچکزئی کو تحریک تحفظ آئین کی سربراہی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا۔
امریکا اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے
امریکا اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان اور میں نے اتحاد کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا ہے، امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے۔
ٹرمپ نے میئر نیویارک ظہران ممدانی سے ملاقات طے ہونے کی تصدیق کردی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہےکہ ان کی میئر نیویارک سے ملاقات 21 نومبر کو ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں بتایا کہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے، ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یہ میٹنگ جمعہ 21 نومبر کو اوول آفس میں ہوگی۔
علیمہ خان، عمران خان کے انارکی پھیلانے والے پیغامات لاتی رہی ہیں: رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا شواہد موجود ہیں کہ علیمہ خان اپنے بھائی کے ایسے پیغامات لاتی رہی ہیں جو ملک میں انار کی اور افرا تفری پیدا کریں، انہوں نے واضح کیا کہ ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو چاہیےکہ جیل میں ہیں تو جیل کاٹیں، اگر انہوں نے جیل میں بیٹھ کر تحریک چلانی ہے اور انارکی اور افرا تفری پھیلانی ہے تو ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قانون ایسے افراد کی ملاقاتیں روکنے کا اختیار انتظامیہ کو دیتا ہے، اگر انتظامیہ کا مؤقف غلط ہے تو اُسے عدالت میں غلط ثابت کریں، ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔
کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ سولر سے 24گھنٹے پانی نکالا جارہا ہے جس سے پانی کا گراف نیچے جارہا ہے ۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میر صادق عمرانی نے کہا کہ واپڈا حکام نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کا فیصلہ غلط کیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ضمنی انتخاب پر مامور سرکاری ملازمین کےخلاف دھمکی آمیز الفاظ کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آج صبح ساڑھے 11 بجے اجلاس طلب کرلیا جس میں سہیل آفریدی کے معاملے پر مناسب قانونی کارروائی کرنے پر غور کیا جائےگا۔
سولر کے ذریعے مسلسل پانی نکالنے کی وجہ سے پانی کا گراف نیچے ہوا: وزیر آبپاشی بلوچستان
کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ سولر سے 24گھنٹے پانی نکالا جارہا ہے جس سے پانی کا گراف نیچے جارہا ہے ۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میر صادق عمرانی نے کہا کہ واپڈا حکام نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کا فیصلہ غلط کیا۔
9 مئی کیسز: پنجاب حکومت نے متعدد اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لے لیں
لاہور: پنجاب حکومت نے 9 مئی کیسز کے لیے تعینات شدہ متعدد اسپیشل پراسیکیوٹرز کی تقرریاں واپس لینے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں 9 مئی کیسز کے اسپیشل پراسیکیوٹرز کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور ریاستی مؤقف کی کمزور نمائندگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق درجنوں سماعتوں میں کئی اسپیشل پراسیکیوٹرز کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ، اب پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی نشاندہی پر ناقص کارکردگی والے پر اسیکیوٹرز کی خدمات واپس لینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
کرم میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد مارے گئے
پشاور: سکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں کارروائیوں کے دوران 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خوارج کی پوزیشن کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کرم میں ایک کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ خفیہ اطلاع پر دوسری کارروائی میں 11 خوارج کو مارے گئے
اسحاق ڈار کی پیوٹن سے ملاقات: علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روس نے دو طرفہ اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران ایس سی او رکن ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔
عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے: یورپی یونین سفیر
پاکستان میں یورپی یونین کے نئے سفیر رائمونڈس کاروبلس نےکہا ہےکہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو ، یہ مطالبہ درست ہے ۔
پنجاب: تعلیمی اداروں میں بھرتی پرملازمین کا جنسی جرائم کاریکارڈ دیکھنے کی تجویز
لاہور: تعلیمی اداروں میں بھرتی ہونے پر ملازمین کا جنسی جرائم کا ریکارڈ دیکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تعلیمی اداروں میں بھرتی ہونے پر ملازمین کے سیکس آفینڈرز رجسٹرسے ویریفکیشن کے لیے سیکرٹری پراسیکیوشن کو 2 صفحات کا مراسلہ بھجوایا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل نے مراسلے میں کہا کہ تعلیمی اداروں میں بھرتی پرسیکس آفینڈر ریکارڈ دیکھنا ضروری ہے، نادرا سیکس آفینڈرز رجسٹر تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت کا مؤثر ذریعہ ہے، بچوں کی حفاظت کے لیے موجودہ بھرتی نظام میں بڑا خلا موجود ہے۔
صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہوسکتی ہے، مصطفیٰ کمال
کراچی: ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہوسکتی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نےکہا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں جس میں سے کراچی کو 800 ارب روپے ملنے چاہیے تھے مگر 100 ارب بھی نہیں ملے، وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلی کو دے دیے، جائیں وزیراعلیٰ سے لیں۔
کالعدم تحریک لبیک کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کیلئے 12جے آئی ٹیز تشکیل
محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک کے خلاف 12 مقدمات کی تفتیش کےلیے 12جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جے آئی ٹیز لاہور اور 5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی۔ جے آئی ٹیز دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کریں گی جب کہ جے آئی ٹیز میں پولیس، سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ ان مقدمات کی تفتیش کےلیے جے آئی ٹیز بنانے کی درخواست پنجاب پولیس نے کی تھی۔ پولیس کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف 75 سے زائد مقدمات میں 2 ہزار سے زائد نامزد شرپسندگرفتار ہیں
پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، چین
اسلام آباد: چین کا کہنا ہےکہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد سرغنہ سمیت 15 خوارج ہلاک
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، آپریشن الخوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے سرکاری افسران، عدلیہ یا سرکاری ادارے سے ریٹرننگ آفیسر (آر او )، ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر ( ڈی آر او ) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او ) تعینات کر سکتا ہے۔
کرنٹ لگنے سے 30 اموات، بجلی کی 3 تقسیم کارکمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد
اسلام آباد: پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کارکمپنیوں پر کرنٹ سے ہونیوالی 30 اموات پر 5کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 2023-24 کے دوران کرنٹ لگنے سے 30 اموات ہوئیں، اس عرصے کے دوران لیسکو میں 13،گیپکو میں 9 اور فیسکو ریجن میں 8 اموات ہوئیں۔
بنوں میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکا
بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کےقریب دوہ غوڑا پل پر خودکش دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، واقعے کی جگہ سے موٹرسائیکل اور ایک لاش ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صرف خودکش حملہ آورمارا گیا، مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان دھنسنے سے 32 افراد ہلاک
افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان دھنسنے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کو کانگو میں میں تانبے کی کان میں پل گر گیا اور کان دھنسنے سے کم از کم 32 کان کن ہلاک ہوئے۔ حادثہ کانگو کے صوبے لوالابا میں پیش آیا۔ صوبہ لوالابا کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ اب تک 32 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث اس مقام تک رسائی پر پابندی تھی، لیکن غیر قانونی کان کنوں نے زبردستی کان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈوبے ہوئے حصے پر عارضی پل بنایا گیا تھا، جو کان کنوں کی زیادہ تعداد گزرنے سے گر گیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کانگو میں تقریباً 2 لاکھ افراد غیر قانونی کانوں میں کام کرتے ہیں، جو خطرناک حالات کی وجہ سے بدنام ہیں۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کا بہار انتخابات میں 14ہزار کروڑ روپے کے غلط استعمال کا الزام
بھارتی اپوزیشن جماعت نے الزام عائد کیا ہے کہ بہار انتخابات میں حکومتی اتحاد نے 14ہزار کروڑ روپے کا غلط استعمال کرتے ہوئے الیکشن جیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جَن سوراج پارٹی نے بہار اسمبلی انتخابات کے بعد الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی حکومت نے عالمی بینک سے حاصل کردہ 14 ہزار کروڑ روپے کے قرض کو اور مجموعی طور پر 40 ہزار کروڑ روپے عوامی مراعات اور ووٹ خریدنے کے لیے استعمال کیے۔ پارٹی کے قومی صدر ادے سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے انتخابات کے اعلان کے بعد مکھیا منتری مہیلا روزگار یوجنا (وزیراعلیٰ روزگار پروگرام برائے خواتین) کے تحت ہر خاتون کو 10 ہزار روپے منتقل کیے اور یہ رقم انتخابات سے ایک دن قبل تک جاری رہی
دبئی: تیز آواز میں موسیقی چلانے اور زیادہ ہارن دینے والی گاڑیوں کی اب اے آئی سے پکڑ ہوگی
دبئی میں شور مچانے والی گاڑیاں پکڑنے کے لیے اے آئی ریڈار سسٹم نصب کردیا گیا۔ دبئی پولیس اے آئی ریڈار سے گاڑیوں کے شور پر نظر رکھے گی اور شور مچانے والی گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ اس کے علاوہ زیادہ ہارن بجانے یا بلند آواز میں گانے سننے پر بھی جرمانہ کیا جائے گا۔ یہ رول آؤٹ دبئی کو دنیا کا پرسکون اور مہذب ترین شہر بنانے کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ریڈار کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو گا۔
نصیرآباد میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں جعفر ایکسپریس دہشت گردی سے محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق ضلع نصیرآباد میں نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا۔ پولیس کے مطابق جعفر ایکسیریس کے گزرنےکے بعد ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے باعث ٹرین محفوظ رہی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ جعفر ایکسریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا: مریم نواز
لندن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا۔ برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے زیادہ اس کا حقدار اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔ ججز کے استعفوں کے معاملے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ضمیرپہلےکیوں نہیں جاگےجب نوازشریف، مجھے اور دیگرکو غلط سزائیں ملیں، یہ سیاسی ضمیر ہیں، انصاف کے لیےکوئی قدم نہیں ہے، یہ مکافات عمل ہے، میں نےکسی سےکوئی انتقام نہیں لیا۔
بہاولپور: ایم 5 موٹر وے پربس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکار جاں بحق
بہاولپور: موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھےسے ٹکر ماری۔ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہےکہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
آئندہ جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلان
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئندہ جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ محمود اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اختر مینگل، اسد قیصر، زین علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی اصغر خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال،27 ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم بشمول چھبسیویں ترمیم آئین کی بنیادی ڈھانچے کےخلاف ہے لہٰذا ترامیم مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ ہے کہ آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے۔
پنجاب میں فضائی معیار بدستور خراب، لاہور کا دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار بدستور انتہائی مضر صحت قرا ر دیا گیا ہے۔ علی الصبح لاہور 439 اے کیو آئی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود رہا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی فضا کا معیار خراب ہے، گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد808 جبکہ فیصل آباد میں 507 ریکارڈ کی گئی۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا آج پہلا نمبر ہے۔ نئی دہلی کا اے کیو آئی انڈیکس 519 ریکار ڈ کیا گیا۔
لاپتہ سکھ خاتون یاتری نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کرلی
لاہور: پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنیوالے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔ خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے، نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے فاروق آباد کے رہائشی پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کیا۔ نکاح میں 10 ہزار روپے حق مہر درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھیں لیکن 13 نومبر کو بھارت واپس جانے والے یاتریوں میں شامل نہیں تھیں جب کہ اسی روز ان کا ویزہ بھی ختم ہوگیا تھا۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے پہلا انتظامی حکم جاری کردیا
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے پہلا حکم جاری کردیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین ٰخان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا۔ اس کے علاوہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا گیا جس کے مطابق محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار ہوں گے۔
پورٹ قاسم پر 60 ارب کا ٹھیکہ، وزیراعظم کا نام غلط انداز سے استعمال ہونے کا انکشاف
اسلام آباد: پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے ڈریجنگ کا 60 ارب روپے مالیت کا ٹھیکہ براہِ راست دینے کی کوشش اور اس کیلئے مبینہ طور پر وزیراعظم کی جانب سے فوری احکامات کا ’’جھوٹا جواز‘‘ پیش کرنے پر ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے اس معاملے میں وزیراعظم سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر کے نام لکھے گئے ایک خط میں ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کہا ہے کہ اسے ایک شکایت ملی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی اور حال ہی میں قائم کیے جانے والے ادارے نیشنل ڈریجنگ اینڈ میرین سروسز (این ڈی ایم ایس) مل کر بغیر کسی مسابقتی بولی (نیلامی) کے ملک میں میری ٹائم ڈریجنگ کا سب سے بڑا ٹھیکہ ایک نجی کمپنی کو دینے کی تیاری کر رہے تھے، یہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) روُلز کی خلاف ورزی ہے۔
کراچی: شارع فیصل پر گاڑیوں کی حد رفتار مقرر، سائن بورڈ لگا دیے گئے
کراچی میں ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شہر کی سب سے بڑی سڑک شارع فیصل پر حد رفتار کے سائن بورڈ لگا دیے گئے ہیں۔ ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق شارع فیصل پر کار جیپ وغیرہ کیلئے حد رفتار 60 کلو میٹر رکھی گئی ہے جبکہ ہیوی وہیکل بس ٹرک وغیرہ کے لیے حد رفتار 30 کلو میٹر مقرر ہے۔ حد رفتار سے زائد سفر کرنے والی گاڑیوں کے کیمروں سے خود کار چالان ہوں گے۔ خیال رہے کہ حکومت سندھ نے حال ہی میں ای چالان کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری بھی ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا بھی ہے تاہم سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
بکری کے بالوں سے تیار ہونے والی دری ’شرما‘ تیار کرنے والے ہنزہ کے خصوصی افراد
شرما ہنزہ کی ثقافت کا اہم جز ہے جسے بکری کے بالوں سے تیار کیا جاتا ہے البتہ اب یہ خوبصورت دری ناپید ہوتی جارہی ہے۔ جیو ڈیجیٹل نے ہنزہ کے ناپید ہوتے اس ثقافتی ورثے کے بارے میں جب مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ ہنزہ کے علاقے ہنرکن میں کچھ ایسے خصوصی افراد ہیں جو ثقافتی ورثے ’شرما‘ کو اب بھی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ نجی تنظیم کے تحت 1966 سے خصوصی افراد کے لیے قائم کردہ سینٹر میں مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں۔ مخصوص افراد کو مختلف ہنر سکھانےکا مقصد انہیں خود مختار بنانا اور ان سے احساس کمتری کو دور کرنا ہے ان افراد کا حوصلہ بڑھانے کے لئے تنظیم کی جانب سے انہیں نقد معاوضہ بھی دیا جاتا ہے ۔ ان میں کچھ ایسے بھی خصوصی افراد ہیں جو شرما کی تیاری میں دل و جان ایک کردیتے ہیں۔ ذہنی معذوری کا شکار 52 سالہ کریم مخصوص افراد کے لیے قائم کردہ سینٹر میں شرما بنانے کے عمل کا اہم حصہ ہیں۔ جیو ڈیجیٹل سے گفتگو میں کریم نے بتایا کہ اپنی ثقافت کو بچانےکی کوشش انہیں سرشار کردیتی ہے۔
اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ اور حکومت پر فلور کراسنگ کی حمایت کا الزام
اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ اور حکومت پر فلور کراسنگ کی حمایت کا الزام عائد کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت اور اس کے اتحادیوں نے بتادیا کہ وہ لوٹا کریسی اور کرپشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے فلور پر کھڑے ہوکر استعفے کا اعلان کیا، پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ دینے والے پر 63 اے لاگو ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے بھی چیئرمین سینیٹ کی طرف سے فلور کراسنگ کی حمایت کرنے کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کی منشیات بنانے اور فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات بنانے اور فراہم کرنے والوں کے سخت خلاف کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات بالخصوص ہیروئن اور آئس کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا منشیات کی لعنت جامعات تک پہنچ چکی ہے، ہم مزید غفلت کے متحمل نہیں ہو سکتے، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سےمحفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، منشیات بالخصوص ہیروئن اور آئس کا جڑ سےخاتمہ ناگزیر ہے۔
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیز، 24 گھنٹوں میں ساڑھے 11 ہزار مہاجرین کو واپس بھیجا گیا
افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین اپنی سرزمین پر واپس جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اب بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے پاکستان میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔
جب مجھےگرفتارکیا گیا تو عرفان صدیقی میرے بچوں کیلئے ناشتہ اور کھانا لیکر آتے تھے، سینیٹر فلک ناز
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فلک ناز چترالی کا کہنا ہے کہ اپنے والد کے انتقال کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے صدمہ پہنچا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز چترالی نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب مجھے گرفتار کیا گیا تھا تو میرے شفیق بھائی، میرے دوست اور کولیگ عرفان صدیقی صاحب نے سب سے پہلے میرے بچوں کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصان کاازالہ کے پی حکومت پورا کررہی ہے: مزمل اسلم
پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں عوام کے نقصان کاازالہ کے پی حکومت پورا کررہی ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا کہ ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر ہیں لیکن سیاسی غلط فہمیاں پیدا کردی جاتی ہیں۔
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات ہونگے، دسمبر میں ہونے والے ان انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جب کہ اس سلسلے میں ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کردیے گئے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 سے 17 نومبر تک کی جائے گی، نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی جب کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک کی جائے گی۔
اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنیوالا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا: طلال چوہدری
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خود کش حملہ کرنے والا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا دہشتگرد پاکستانی نہیں تھا، وانا اور اسلام آباد کے حملوں میں شواہد دیکھ کر ہم نے بھارت اور افغانستان کا نام لیا، معلومات ثالثوں سے شیئرکریں گے۔
27 ویں ترمیم: اپوزیشن اتحاد کا جمعہ سے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
اسلام آباد: اپوزيشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعہ سے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی اور اپوزیشن رہنماؤں نے 27 ویں ترمیم سمیت دیگر معاملات پر حکومت کے خلاف جمعہ سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مذاکرات کرنے ہیں ہم اس کے لیے تیار ہیں مگر مذاکرات اسی نکتے پر ہوں گے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل گزشتہ روز دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا جب کہ آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔
حکومت کل تک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی خواہشمند، 27 ویں ترمیم آج منظور ہونیکا امکان
اسلام آباد: سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس پر صدر مملکت کے دستخط کے فوراً بعد حکومت جمعرات کو وفاقی آئینی عدالت کا قیام چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترمیم پر قومی اسمبلی میں آج دوبارہ شروع ہوگی، جس میں حکومت پرعزم ہے کہ شام تک یہ ترمیم ایوان سے منظور کرا لے گی۔ سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یہ ترمیم قومی اسمبلی سے منظور ہوگی، یہ بل صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھیج دیا جائے گا اور اس کے بعدیہ ترمیم باضابطہ طور پر آئین کا حصہ بن جائے گی۔ جیسے ہی آئینی عمل مکمل ہوگا، حکومت کا ارادہ ہے کہ جمعرات کو ہی وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقریب حلف برداری منعقد کی جائے، جس سے باضابطہ طور پر ایک نئی عدالت قائم ہو جائے گی۔
سندھ: دفعہ 144کے نفاذ میں ایک ماہ کی توسیع
کراچی: سندھ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اب 12 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی جس کے تحت 5 افراد سے زائد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ دفعہ 144 کے دوران صوبے بھر میں احتجاج،دھرنوں اور ریلیوں پرپابندی ہوگی۔
قومی اسمبلی: حکومت اپوزیشن میں تناؤ بڑھ گیا، اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے پر غور
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن حکومت تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے، اسپیکر کو زبردستی کرسی سے اتارنے پر غور ہونے لگا۔ منگل کو اپوزیشن گیلری میں جب بعض رہنماؤں نے تجویز کیا کہ اگر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا جاتا تو اسپیکر ایاز صاد ق کو زبر دستی کرسی سے اٹھا دیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں، میں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ گر محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا گیا تو کیا وہ یہ سب کریں گے؟ یہ واقعہ قومی اسمبلی میں جاری کشیدگی اور اپوزیشن حکومت تعلقات میں بڑ ھتے تناؤکی واضح عکاسی کرتا ہے۔
ٹریفک کی وقتی مشکلات ہیں، کراچی کے عوام جلد ترقیاتی منصوبوں کے نتائج محسوس کرینگے: شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولت اور مستقبل کی پائیدار ترقی کیلئے اہم ہوں گے، عوام تعاون کریں، بہت جلد ترقیاتی منصوبوں کے نتائج محسوس کریں گے۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ کے فور منصوبہ عوام سےکیا گیا وہ وعدہ ہے جس کے تحت صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائےگا، سندھ حکومت کے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں، عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر ٹریفک کی مشکلات ضرور ہیں مگر یہ مستقل حل کی طرف پیشرفت ہے، عوام سے اپیل ہے کہ تعاون کریں، یہ منصوبے اُن ہی کے بہتر مستقبل کے لیے ہیں، شرجیل میمن کا کہنا تھا کے فور، ریڈ لائن اور دیگر ترقیاتی منصوبے تعمیراتی سرگرمیاں نہیں سندھ حکومت کا وژن ہیں، ان منصوبوں کا مقصد کراچی کو جدید اور سہولیات سے آراستہ شہر میں تبدیل کرنا ہے، تمام منصوبوں کی رفتار تیز کی ہے اور جہاں بھی عوامی مشکلات ہیں انہیں حل کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا سندھ حکومت عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے، بہت جلد کراچی کے شہری ان منصوبوں کے مثبت نتائج خود محسوس کریں گے
اسلام آباد دھماکا: لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، 7 لاشیں ورثا کے حوالے
اسلام آباد: منگل کو جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق 7 افراد کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 10 شہدا کی شناخت ہوچکی ہے اور تاحال 2 کی شناخت نہیں ہوسکی، 36 زخمیوں کو پمزاسپتال لایا گیا اور 18 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، 14 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
گیلپ سروے: 40 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حامی، 60 فیصد نے مخالفت کردی
حالیہ سروے میں 40 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے حق میں نظر آئے۔ گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 60 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے مخالف ہیں اور انہوں نے کسی صورت اجازت نہ دینے کا کہا جب کہ 40 فیصد پاکستانیوں نے دوسری شادی کی مشروط حمایت کی اور کہا کہ مالی استطاعت ہو تو دوسری شادی ضرور کرنی چاہیے۔ سروے کے مطابق دوسری شادی کی حمایت کرنے والوں میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی شرح زیادہ رہی، 50 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین نے دوسری شادی کی حمایت کی جب کہ 72 فیصد پاکستانی دوسری شادی کے بعد دونوں بیویوں کے درمیان منصفانہ سلوک کو مشکل یا ناممکن قراردیتے نظر آئے
معرکہ حق میں کامیابی کے بعد فوج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی ضروری تھی، رانا ثنا
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد فوج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی ضروری تھی۔ جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو آفرکی کہ پاکستان کےایشوزپر بات کریں، ان کے حل کےلیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں جب کہ 27 ویں ترمیم پر بھی پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی کوشش کی لیکن وہ بیٹھنے کو ہی تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معرکہ حق بنیان المرصوص میں اللہ تعالی نےکامیابی دی ہے اس سےجو سبق حاصل ہوا ہے اس کے مطابق فوج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی کی گئی ہےجو کہ ضروری تھی اور یہ بالکل پروفیشنل معاملہ ہے، اس میں کوئی سیاسی بحث مباحثےکی بات نہیں ہے
سپریم کورٹ نے اکثر طاقتور کا ساتھ دیا عوام کا نہیں: جسٹس اطہر من اللہ کا چیف جسٹس کو خط
مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط کر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے چیف جسٹس پاکستان کو 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق 8 نومبرکو لکھے گئے خط میں کہا کہ سپریم کورٹ اکثر طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی، عوام کے ساتھ نہیں، ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کا ناقابل معافی جرم تھا، بےنظیر بھٹو، نواز شریف، مریم نواز کے خلاف کارروائیاں بھی ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والا سلوک اسی جبر کے تسلسل کا حصہ ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو عوامی اعتماد حاصل کرنے پر نشانہ بنایا گیا، بہادر ججز کے خط اور اعتراف سپریم کورٹ کے ضمیر پر بوجھ ہیں، ہم سچ جانتے ہیں مگر صرف چائے خانوں میں سرگوشیوں تک محدود ہیں۔
سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری
اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مقدمے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے اور مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
افغان حکومت ٹی ٹی پی کیخلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔ بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن اور سلامتی ہو۔ ان کا کہنا تھا پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مئی میں مشرقی سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ افغان سرزمین سے پاکستانی چوکیوں پر حملے ہوئے جن کا پاکستان نے ٹھوس اور فیصلہ کن جواب دیا، دنیا بھر میں جاری تنازعات نے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
ایران میں بدترین خشک سالی، تہران کے بعد مشہد میں بھی پانی کی شدید قلت
ایرانی میں شدید خشک سالی کے باعث دار الحکومت تہران کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں بھی پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں پانی کا ذخیرہ 3 فیصد سے بھی نیچے آگیا ہے۔ مشہد شہر میں پانی فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ مشہد شہر کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ اب 3 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے، مشہد شہر میں پانی کا انتظام کرنا اب ایک ضرورت بن گئی ہے۔
سندھ حکومت نے نیا سندھ واٹرلا متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردیں
سندھ حکومت نے نیا سندھ واٹر لا لانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکرٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اس دوران سواٹ منصوبے اور نئے سندھ واٹر قانون کی تیاری میں پیش رفت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محکمہ آبپاشی اور سیڈا کے افسران پر مشتمل کمیٹی آئندہ ماہ تک قانونی مسودے کو حتمی شکل دے کر وزارت آبپاشی سندھ کو پیش کرے گی۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو نے بتایا کہ سندھ واٹر لا کی کابینہ اور سندھ اسمبلی سے منظوری لی جائےگی، ان کاکہنا تھا کہ یہ قانون سندھ میں پانی کی منصفانہ تقسیم، بہتر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کےلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔
کراچی: طارق روڈ پر کسٹمز کا چھاپہ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد
کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز نے چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔ ذرائع کے مطابق طارق روڈ میں واقع مارکیٹ میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ کسٹمز کی چھاپہ مار کارروائی کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے منی ٹرک کو آگ لگادی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کردی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار کسٹمز حکام بڑی کارروائیوں کے دوران طارق روڈ کے شاپنگ مال سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر قانونی کپڑا برآمد کرچکے ہیں۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا جاری
سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی منظوری کے بعد مجوزہ ستائیس ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایوان میں ستائیس ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک ستائیس ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وزیرقانون ایوان میں ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرتے ہوئے شق وار 49 ترامیم کی منظوری دی۔
اپوزيشن نے ترمیم کے ایک نکتے پر تقریریں کیں، مطلب باقی نکات تسلیم کرلیے: پرویز رشید
مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اپوزيشن نے ترمیم کے صرف عدلیہ سے متعلق ایک نکتے پر تقریریں کیں، اس کا مطلب ہے کہ اپوزيشن نے ترمیم کے باقی نکات کو تسلیم کرلیا۔ سینیٹ میں خطاب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے تصویر کا وہ رخ دکھایا جو انہیں پسند ہے، تصویر کا وہ رخ نہیں دکھایا جس نے عدلیہ کو پارٹی کے آلہ کار میں بدلنے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ جج کے چوغہ کے نیچے ایک سیاسی جماعت کا جھنڈا چھپا لیا اور اس کے مقاصد کے لیے کردار ادا کیا، اب ضروری ہے کہ نظام میں بہتری لائی جائے۔
27 ویں ترمیم پر پی ٹی آئی سینیٹرز کا شدید ردعمل، آئین کو دفن کرنے کے مترادف قرار دیدیا
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کی سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے بعد تحریک انصاف کے سینیٹرز نے اس ترمیم کو آئین کو ناصرف مسخ کرنے بلکہ اسے دفن کرنے کے مترادف قرار دے دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئین کی موت تھی جبکہ 27 ویں ترمیم آئین کو دفن کرنے کی کوشش ہے، جنھوں نے اس ترمیم کو ووٹ دیے وہ تاریخ میں اس کا کوئی ٹھوس جواز نہیں دے پائیں گے، انہوں نے ایسا کام کیا جس سے سارا عدالتی نظام تباہ اور آئین مسخ ہوگیا۔
ترکیے نے غزہ میں نسل کشی اور انسانیت کیخلاف جرائم پر نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
ترکیے نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے سینئر عہدیداروں کے خلاف نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق استنبول کے پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی طور پر 37 اسرائیلی عہدیداروں کے نام فہرست میں شامل ہیں جن میں وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز، قومی سلامتی کے وزیر اتمر بن گویر اور فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری تباہ کرنےکا حکم
اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ایک بیان میں فوج کو حکم دیاکہ جتنا جلدی ہوسکے، غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے اسے تباہ کردیا جائے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں ان کے خلاف خفیہ سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ ادھر صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، قابض فوج نے شجاعیہ میں ڈرون حملہ کرکے بچے کو شدید زخمی کردیا۔
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ، وزیراعظم نے آج کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پرکابینہ کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم باکو سے بذریعہ وڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کی آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز قبول کرلی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ دوسری جانب اپوزیشن 27 ویں ترمیم کا مسودہ مسترد کرچکی ہے، سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ حکمران مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں قانون سازی کو بلڈوز کررہی ہیں، آئینی ترمیم کا مسودہ اپوزیشن سے چھپایا جارہا ہے
پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے، طالبان کی ڈھٹائی پر ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھالیے: وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو چکے اور مذاکرت میں شامل پاکستانی وفد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکیے اور قطرکے شکر گزار ہیں، خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا، ترکیے اور قطرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ حکام پاکستان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس 8 نومبر بروز ہفتہ مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔
صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا ٹکراؤ کی طرف جانا پختونخوا کے حق میں نہیں: ایمل ولی
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا ٹکراؤ کی طرف جانا خیبر پختونخوا کے عوام کے حق میں نہیں ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے شخص کی جانب سے ذمہ داری کا احساس لازم ہے، وزيراعلیٰ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے بیچ فاصلے کم اور بداعتمادی ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو آخر ہمارے صوبے کا مستقبل کیا ہوگا؟ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی جنگ لڑیں لیکن وہ عدالت سے ہی ممکن ہوگی، وزیراعلیٰ ٹکراؤ کی بجائے آئین و قانون کا راستہ اپنائیں اور صوبے کے لیے بھی کچھ کریں۔
پیپلز پارٹی نے27 ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پیپلز پارٹی کی جانب سے ستائیس ویں آئینی ترامیم کی مختلف شقوں پر اٹھائے گئے اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 160کی شق تین اے ختم کرنے پر اتفاق نہیں کیا، پارٹی نےصوبے کے شیئرز کم کرنے کی کسی شق سے بھی اتفاق نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جن شقوں پر اتفاق نہیں کیا گیا ان میں صوبائی خودمختاری کے حوالے سے شیڈول ٹو اور تھری ریورس کرنے کی تجویز بھی شامل تھی، پیپلزپارٹی تعلیم اور آبادی سبجیکٹ وفاق کے ماتحت کرنےکی شق سے بھی متفق نہیں۔
اقوام متحدہ نے افغانستان کو افیون کی پیداوار کا بڑا عالمی مرکز قرار دیدیا
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم کی تازہ ترین رپورٹ میں افغانستان کو افیون کی پیداوار کا ایک بڑا عالمی مرکز قرار دیا گیا ہے۔ یو این کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں میں 10 ہزار 200 ہیکٹر پر افیون کی کاشت کی گئی، 2024 میں پچھلے سال کی نسبت 19 فیصد اضافہ جبکہ 2025 میں 20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبوں زابل، کنڑ، اور تخار میں افیون کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے، خشک سالی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر افیون کی فصل کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ سالوں کا افیون اسٹاک 2026 کی عالمی طلب پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ یو این رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں افغانستان میں افیون کی پیداوار 296 ٹن رہی، افیون کی قیمت 570 امریکی ڈالر فی کلو رہی۔ رپورٹ کے مطابق مصنوعی منشیات (سنتھیٹک ڈرگز) خصوصاً آئس (Methamphetamine) کی پیداوار افغانستان میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، جرائم پیشہ گروہ پیداوار اور اسمگلنگ میں آسانی کی وجہ سے آئس کو ترجیح دے رہے ہیں۔
سلیکٹرکا نامناسب رویہ اور فحش سوالات، سابق بنگلادیشی خاتون کرکٹر کے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ
بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کی سابق فاسٹ بو لر جہاں آرا عالم کے لگائے گئے الزامات پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ سابق فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ویمن ٹیم کے سلیکٹر اور منیجر پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھاکہ سابق سلیکٹر ون ڈے ورلڈکپ 2022 کے دوران نامناسب انداز میں ان کے پاس آئے تھے ۔ جہاں آرا نے الزام لگایا تھا کہ ان سے فحش سوالات کیے گئے جب کہ اس معاملے پر بی سی بی آفیشلز کو بھی اسی وقت آگاہ کیا گیا تھا تاہم آفیشلز کا رویہ بھی نامناسب تھا۔
کالعدم ٹی ایل پی کے 177 مدارس اور 330 مساجد تنظیم المدارس کے حوالے کرنے کا معاہدہ طے
لاہور: پنجاب میں کالعدم ٹی ایل پی کے 177 مدارس اور 330مساجد کو مرحلہ وار تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے حوالے کرنے کے لیے صوبائی حکومت اور تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ’جنگ‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ناظم اعلی تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صاحبزادہ عبد المصطفیٰ ہزاروی کی جانب سے جاری کردہ میمورنڈم میں کہا گیا ہے وہ حکومت پنجاب کو اس امر کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ صوبہ پنجاب کے ان مدارس کا انتظام و انصرام قبول کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ساتھ طے شدہ شرائط کی پاسداری کریں گے۔ دستاویزات میں درج شرائط کے مطابق تمام مدرسہ ہذا قومی سلامتی، ملکی استحکام اور معاشرتی امن و امان کا پابند ہوگا، مدرسہ ہذا خود کو ہر قسم کی شرپسندی سے دور رکھے گا، مدرسوں کی مینجمنٹ ، فیکلٹی سٹاف اور سٹوڈنٹس میں کسی مشکوک یا شرپسند شخص کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی، ملک و قوم اور ریاست کے خلاف کسی بھی سرگرمی میں نہ ملوث ہونگے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے
پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار
اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کابینہ کا اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی اتحادیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادیوں نے گرین سگنل دے دیا ہے تاہم پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنی پارٹی سے مشاورت کے بعد مسودے میں ترامیم کرکے حکومت کو آگاہ کرے گی، مسودے پر حکومت اور اتحادیوں کےاتفاق رائے کےبعد وفاقی کابینہ کے اجلاس کا فیصلہ ہوگا۔
ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال، 14 پروازیں منسوخ، تاخیر کا دورانیہ 13 گھنٹے ہوگیا
کراچی: قومی ائیر لائن کے ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث آج بھی 14 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کا آج چوتھا روز ہے جس کے باعث آج کی 14 پروازوں سمیت مجموعی طور پر 39 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ پروازوں کی منسوخی کے ساتھ ساتھ قومی ائیرلائن کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ بھی اب 13 گھنٹے تک چلاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، ملتان، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور لاہور سے جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز احتجاج کررہے ہیں جب کہ گزشتہ روز سوسائٹی آف ائیرکرافٹ کے صدر اور سیکرٹری کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کے دلکش نظارے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں میں شہریوں نے کھلے مقامات پر جا کر سپر مون کا نظارہ کرنے کے بعد منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ملکوں میں بھی سپرمون کا نظارہ کیا گیا۔
افغان سرزمین سے دہشتگردی کے خاتمےکا مشن، پاک افغان مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج استنبول میں ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے، اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیام امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔
27 ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لینےکا معاملہ، وزیراعظم اورایم کیو ایم قیادت کی ملاقات آج متوقع
ستائیس ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لینے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف اورایم کیو ایم قیادت کی ملاقات آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں صبح 10 سےدوپہر 2 بجے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول، فاروق ستار، کامران ٹیسوری، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔ وزیراعظم ستائیس ویں آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم بھی وزیراعظم شہباز شریف کو تحفظات سے آگاہ کرے گی، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پارٹی مشاورت کے بعد اس حوالے سے حمایت کا فیصلہ کرے گی
بلوچستان کی جامعات میں 200 سے زائد افغان طلبہ کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف
کوئٹہ: بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ کی جامعہ بلوچستان میں 84، بیوٹمز یونیورسٹی میں 59، لورالائی یونیورسٹی میں 22 اور کوئٹہ کی سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں36طالبات زیر تعلیم تھے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے ان کے وطن انخلا کے فیصلے کے بعد اب تک جامعات میں زیر تعلیم بیشتر طلبا و طالبات تعلیم کا سلسلہ ختم کرکے اپنے وطن واپس جاچکے ہیں۔ جامعات نے تمام طالب علموں کو افغانستان جانے کی ہدایت کردی۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے7 افراد جاں بحق
کراچی: مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائی وے (قومی شاہراہ N-10) پر کنڈ ملیر کے قریب نلی اترائی کے مقام پر کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کوچ میں 5 اور ٹرک میں 2 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد آگ لگنے سے کوچ اور ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
حمزہ علی عباسی کا بچپن میں سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بچپن میں ایک سنگین بیماری سے مقابلہ کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں اداکار کے ایک انٹرویو کے مختلف کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جس میں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تصدیق کی کہ بچپن میں انہیں گردوں کی سنگین بیماری nephritis ہوگئی تھی۔ حمزہ علی عباسی نے بتایا وہ انتہائی عجیب وقت تھا، میری عمر اس وقت 8 یا 12 برس تھی جب میں شدید تکلیف سے گزرا، اس بیماری میں یہ ہوتا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے آپ کے گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
تھوک اور پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا نیا ضابطہ نافذ
اسلام آ باد: حکومت نے تھوک اور پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا نیا ضابطہ نافذ کردیا ہے جس کے تحت ایف بی آر نے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے لیے لازم قرار دیا ہے کہ اگر ان پر منہا کیا گیا ایڈجسٹ ایبل ودہولڈنگ ٹیکس بالترتیب ایک لاکھ روپے یا پانچ لاکھ روپے ماہانہ سے تجاوز کرتا ہے تو انہیں اپنے کاروبار کو پوائنٹ آف سیل (POS) سسٹم سے منسلک کرنا ہوگا۔ ایف بی آر نے کاروبار رجسٹرڈ کرنا لازمی قرار دے دیا ہے، یہ اقدام ٹیکس مشینری کو یہ صلاحیت دے گا کہ وہ ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کی اصل فروخت کا اندازہ لگا سکے تاکہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی میں اضافہ کیا جا سکے۔
عدالتی حکم کے باجود شیخ رشید کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے بھی سےنکالنےکا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
کراچی: ڈمپر حادثے پر احتجاج کرنے والے شہریوں پر فائرنگ کرنے والاگارڈگرفتار
کراچی کے علاقے رام سوامی میں ڈمپر حادثے کے بعد احتجاج کرنے والے شہریوں پر فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی کے علاقے رام سوامی میں گزشتہ دنوں ڈمپر حادثے پر شہریوں نے احتجاج کیا جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے گارڈ نے فائرنگ کی تھی جس پولیس نے سہراب گوٹھ سے گرفتار کرلیا ہے۔
سلمان اکرم کا بیان سن کر حیران ہوں کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟ عمران اسماعیل
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا بیان سن کر حیران ہوں کہ کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟ جیو نیوز کے پروگرام پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم شاہ محمودقریشی سے یہ کہنے گئے ہوں کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی جگہ لے لیں۔ عمران اسماعیل نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الزامات وہ لوگ لگارہے ہیں جو خود 2 منٹ کے لیے بھی جیل نہیں گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم خود تو سارا وقت خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھپے بیٹھے رہے اور دوسروں کے بچوں کو ڈی چوک جا کر گولیاں کھانے کا کہتے رہے۔
کراچی میں گزشتہ روز 3400 سے زائد ای چالان، سب سے زیادہ چالان کس خلاف ورزی پر ہوئے؟
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیر کے دن 3485 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے جن میں سے سب سے زیادہ 2433 ای چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 511، دوران سفر موبائل فون کے استعمال پر 78 ای چالان ہوئے جب کہ غلط سمت سے آنے پر 27 اور اوور اسپیڈنگ پر 51 چالان کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بس کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے پر45 ای چالان اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 5 ای چالان کیے گئے۔
پختونخوا میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری، 5 نومبر تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے جس سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے۔
امریکا کو کرپٹو کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں: ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو کرپٹو کرنسی کا چیمپئن بنانے کے خواہش مند نکلے۔ ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرپٹو آج دنیا کی سب سے بڑی صنعت بن چکی ہے اور امریکا اس وقت اس شعبے میں چین سمیت تمام ملکوں سے بہت آگے ہے اور چاہتا ہوں امریکا کرپٹو کرنسی میں چیمپئن بنے۔
18 ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے پاس جو وسائل ہیں انہیں بیلنس کرنے کی ضرورت ہے: رانا ثنا
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے 18 ویں ترمیم میں صوبوں اور مرکز کے پاس جو وسائل ہیں انہیں بیلنس کرنے کی ضرورت ہے۔ جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا آئین کسی بھی ملک کی مقدس دستاویز ہوتی ہے لیکن حرف آخر نہیں ہوتی، آئین میں بہتری کے لئے ترامیم کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان میں 26 ترامیم ہو چکی ہیں، پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت اگر متفق ہو تو آئین میں ترمیم ہوتی ہے، 26 ویں ترمیم کے بعد جن چیزوں پر بات ہو رہی ہے ہوتی رہے گی۔
پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن، بلیو اکانومی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے اور بلیو اکانومی ملکی معیشت کےلیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا معاشی استحکام کے لیے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے، تین گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے۔
ائیرکرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا
قومی ائیرلائن انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے، قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی جس سے ملک بھر میں قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا۔ ذرائع کے مطابق ائیرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ پیر کی رات 8 بجے کے بعد سے قومی ائیرلائن کی بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں، 12 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ مسافروں میں ایک بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔ سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز کے مطابق وہ سی ای او قومی ائیرلائن کا رویہ ٹھیک ہونے تک کام نہیں کرینگے اور انہوں نے طیاروں کو اڑان کے لیے کلیئرنس دینے سے روک دیا ہے
بھارت نے اپناسب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا
نئی دہلی: بھارت نے اب تک کا اپناسب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سی ایم ایس (CMS-03) نامی سیٹلائٹ پورے بھارت اور آس پاس کے وسیع سمندری علاقوں کی کوریج کرےگا۔ رپورٹ کے مطابق مواصلاتی سیٹلائٹ کا وزن تقریباً 4 ہزار 410 کلوگرام ہے جبکہ سیٹلائٹ کوآندھرا پردیش کےجنوبی علاقے سری ہری کوٹا سے مدار میں بھیجا گیا
لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
لاہور میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، اس حادثے میں رکشے میں بیٹھی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھےجن میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایک ہفتے میں پیش کردی جائےگی: وزیر قانون آزاد کشمیر
آزاد کشمیر کے وزیر قانون میاں عبدالوحید نے کہا ہےکہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف ایک ہفتے کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون میاں عبدالوحید نے کہا کہ نئی حکومت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہوگیا ہے اور ایک ہفتےکے اندر تحریک پیش کر دی جائےگی
سلمان اکرم راجہ کی پی کے ایل آئی میں شاہ محمود سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ سلمان اکرم راجا نے شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ سلمان اکرم راجہ نےشاہ محمود سےموجودہ سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کےمطابق سلمان اکرم راجا کی پی کے ایل آئی میں شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔
ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان، عارضی نتائج ہی حتمی نتائج قرار
سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ سی ای او ایس ٹی ایس کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ہی حتمی نتائج ہیں کیونکہ عارضی نتائج میں ایک بھی غلطی نہیں نکلی۔ اس سال 32 ہزار 424 طلبہ نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان دیا، ٹیسٹ میں پاس ہونے کے لیے 50 فیصد نمبر ڈینٹسٹری جبکہ 55 فیصد نمبرز ایم بی بی ایس کے لیے درکار تھے۔
پاکستانی کسانوں کا آلودگی پھیلانے پر جرمن کمپنیوں کیخلاف مقدمہ دائر کرنےکا اعلان
سندھ کے کسانوں نے 2022 کے تباہ کن سیلابوں سے اپنی زمینیں اور روزگار کھو دینے کے بعد جرمنی کی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ کسانوں کی جانب سے جرمن توانائی کمپنی آر ڈبلیو ای (RWE) اور سیمنٹ بنانے والی کمپنی ہائیڈلبرگ (Heidelberg) کو باقاعدہ نوٹس بھیج دیا گیا جس میں خبردار کیا گیا کہ اگر ان کے نقصان کی قیمت ادا نہ کی گئی تو دسمبر میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جرمن کمپنیاں دنیا کی بڑی آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں، جنہوں نے نقصان پہنچایا ہے، انہیں ہی اس کی قیمت ادا کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماحولیاتی بحران میں سب سے کم حصہ ڈالا مگر نقصان ہم ہی اٹھا رہے ہیں جبکہ امیر ممالک کی کمپنیاں منافع کما رہی ہیں۔
افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے آج کھول دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا تاہم دوطرفہ تجارت کے لیے طورخم بارڈر بدستور بند رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کے لیے پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا
خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظر انداز
پشاور: خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کی تشکیل پر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی کابینہ کے ارکان کی تعداد 5 سے 8 رکھنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کابینہ سنگل ڈیجٹ سے زیادہ نہ ہو، تاہم کابینہ کی تعداد 13 رکھی گئی ہے کابینہ سے جمعہ کو گورنر کے پی نے حلف لیا۔ پارٹی کے ایک ذمہ دار رہنما نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان، شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کی تھیں لیکن عمران خان کی ہدایات کو نظر انداز کیا گیا۔
ایم ڈی کیٹ میں کراچی کے طلبہ بازی لے گئے، 41 بچے ٹاپ 10 میں شامل
کراچی: آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔ آئی بی اے سکھر کے ایم ڈی کیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لانے والے طلبہ کی اکثریت یعنی 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔ نتائج کے مطابق 14300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے
سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں مزید 2 ماہ کی توسیع
سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
گورنر کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی
خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔ نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجےحلف اٹھائے گی، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔ نئی کابینہ میں 10 وزرا ، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں، مزمل اسلم اور تاج محمد ترند وزیراعلیٰ کے مشیر جبکہ شفیع اللہ جان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔ پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے ۔ ارشد ایوب خان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔ بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے
افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو: عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کردیا کہ پاکستان کو اب نیا فورم میسر ہوگا جہاں دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔ عطا تارڑ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ قطر اور ترکیےکی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بندہوں گی اور ہمیں امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ جنگ بندی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیاجائےگا۔
چوروں کی طرح داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف کا افغان وفد کے بیان پر رد عمل
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان وفد کے اس دعوے کو مضحکہ خیز اور غیر منطقی قرار دیا ہے جس میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین پر دراصل پاکستانی پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سوال اٹھایا کہ یہ کیسے پناہ گزین ہیں جو اپنے گھروں میں انتہائی تباہ کن اسلحے سے مسلح ہو کر جا رہے ہیں اور وہ بھی سڑکوں یا گاڑیوں کے ذریعے نہیں بلکہ چوروں کی طرح پہاڑوں کے دشوار گزار راستوں سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں
پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ، اظہارِ رائے کی آزادی کو خطرہ لاحق
فریڈم نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں60 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اظہارِ رائے کی آزادی کو خطرہ لاحق ہے۔ فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 سے ستمبر 2025 کے دوران صحافیوں پر حملے کے 142 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ کیے گئے زیادہ تر کیسز پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے۔ فریڈم نیٹ ورک کے مطابق وفاقی حکومت کے پہلے سال کے دوران 36 مقدمات درج کیے گئے، جن میں سے 22 پیکا اور 14 پاکستان پینل کوڈ کے تحت تھے۔ رپورٹ میں جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں60 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اظہارِ رائے کی آزادی کو خطرہ لاحق ہے۔
پختونخوا میں جو امن قائم کیا وہ ہاتھ سے پھسلتا جارہا ہے: سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور
اسلام آباد : خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے دور میں فوج، پولیس اور عوام کی مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر حصوں میں دہشتگردی پر قابو پا لیا گیا تھا۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ اُن کے دور میں سکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر دہشتگرد گروپس کو کمزور کر دیا گیا تھا۔
پشاور پولیس نے 10 کلومیٹر رینج اور لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا
پشاور پولیس نے جدت کو اختیار کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا۔ سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ 10 کلو میٹر رینج اور لیزر سسٹم سےلیس ہائی ٹیک نیا ڈرون ہے، جدید ڈرون کا نوشہرہ پولیس سینٹر میں کامیاب تجربہ کیا گیا جو 10 کلو تک وزن اٹھا سکتا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہےکہ اس ڈرون پر نائٹ وژن سرویلنس کیمرے، ٹیئرگیس شیلز اور مارٹر گولے نصب کیے جاسکتے ہیں، آٹو انفارمیشن سسٹم سے لیس ڈرون کا وزن 55 کلوگرام ہے جب کہ ڈرون کی لمبائی 2 میٹر اور رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔ سی پی او کے مطابق ڈرون تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے اور یہ ڈرون ایک ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں: سینئر وزیر پنجاب
لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت 90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت 5 لاکھ 69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہےجب کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے 4لاکھ 63 ہزار متاثرین کے ڈیٹا کی ڈی سیز سے تصدیق کی گئی۔
علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا، نادرا کی عدالت میں رپورٹ، چھٹی مرتبہ وارنٹ بھی جاری
راولپنڈی: نادرا نے عدالتی حکم پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11ملزمان کےخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی مگر علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔ سماعت کے سلسلے میں دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔
پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ میں افغان شہری کو پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر2023 کے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف ہم نےاپیل دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے کہا افغان شہری پاکستانی خاتون سےشادی کرے تو اسے پی اوسی کارڈ اور پاکستانی شہریت دی جائے۔
پاک افغان سرحد پرخوارج کے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام، خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
پشاور: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پرخوارج کے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت شناخت کرلیا اور خوارج کی دراندازی کی کوشش کو مؤثر انداز میں ناکام بنادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے جن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی رہنما امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا جو خارجی نور ولی کا نائب تھا اور افغانستان میں رہ کر پاکستان میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔
تہران: اختلافات کو مذاکرات سے حل کرینگے، محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ سے ملاقات میں گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات ہوئی، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم برادر ملکوں کی طرح اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں ، ہم برادر ملکوں کی طرح انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ اس سے قبل محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ۔ ایرانی صدر نے ملاقات میں خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
حیدرآباد: ڈینگی سے نوجوان کی ہلاکت پر سول اسپتال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج
حیدرآباد میں ڈینگی سے 17 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر سول اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں مارکیٹ تھانہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں کہا گیا کہ حسنین پری میڈیکل کا طالب علم تھا، جسے 18 اکتوبر کو ڈینگی کی تصدیق کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ اسپتال عملے نے نہ صرف مریض کو گھنٹوں وہیل چیئر پر بٹھائے رکھا بلکہ وارڈز میں بیڈ فراہم کرنے میں بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ۔ مدعی کا مؤقف ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ان کا بیٹا 22 اکتوبر کو چل بسا۔
فیلڈ مارشل کا مصر، اردن اور سعودیہ کا تاریخی دورہ، فعال عسکری سفارتکاری سے پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گزشتہ دنوں مصر ، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تینوں ممالک کی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا جب کہ فیلڈ مارشل کے دوروں میں انسداد دہشتگردی ، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر گفتگو ہوئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اوریک جہتی کی علامت ہے، دوروں سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا۔
ای چالان اسی کے پاس جائیگا جس کے نام پر گاڑی رجسٹر ہوگی: وزیرداخلہ سندھ
کراچی: وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی کی رجسٹریشن ہوگی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نےکہا کہ کراچی میں جہاں ٹریفک سگنل ہوگا تو ای چالان ہوگا، ٹریفک سگلنلز کے ساتھ نصب کیمرے ایک ماہ میں فعال کردیں گے جب کہ ایک سےڈیڑھ سال میں کراچی شہر میں 12ہزار کیمرے لگا لیں گے ۔
عہدہ چھوڑنے سے قبل گنڈاپور نے صوبے میں پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی کا باب بند کردیا
اسلام آباد : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اپنے دورِ حکومت میں علی امین گنڈاپور نے 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، پارٹی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کیخلاف صوبے میں درج تقریباً تمام مقدمات نمٹا دیے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ کے مطابق، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 9 مئی 2023ء کے احتجاج کے سلسلے میں 319 کیسز درج کیے گئے تھے، ان میں سے 268 کیسز پولیس اور استغاثہ کی مدد سے قانوناً عدالتی تقاضے پورے کرتے ہوئے انجام کو پہنچائے گئے، اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ یہ کیس ’’بلیک میل کرنے کی چال‘‘ کے طور پر دوبارہ نہ کھولے جا سکیں۔
گزشتہ 3 ماہ کے دوران بیرون ملک دوروں میں صدر اور وزیراعظم سمیت کس کس کو تحائف ملے؟ ریکارڈ پبلک
اسلام آ باد: گزشتہ تین ماہ کے دوران بیرون ملک دوروں میں کس کو کیا کیا تحائف ملے ؟ وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کر دیا۔ کابینہ ڈویژن نے جولائی تاستمبر 2025کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈجاری کر دیا جس کے مطا بق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تحائف ملے۔ وزیر اعظم تعداد کے اعتبار سے تحائف وصول کرنے والوں میں سر فہرست ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر بجلی اویس لغاری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سیکرٹری سینیٹ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو تحائف ملے۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کیخلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلان
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے سر پر جنگ کا جنون سوار ہے، اسرائیلی آرمی چیف نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے خلاف جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔ اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ فوج مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے مگر ماضی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے۔ تجربات سے سیکھنا اور سبق اخذ کرنا ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فریضہ ہے اور ہم یہ کام ہمت اور عزم کے ساتھ کریں گے
ترکیہ نے برطانیہ سے 20 یوروفائٹر ٹائیفون طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا
ترکیہ نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ سے 20 یورو فائٹر ٹائیفون طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔ انقرہ میں معاہدے سے متعلق ہونے والی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔ ترکیہ کے صدر اردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاہدے کو دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی نئی علامت قرار دیدیا۔ معاہدے کی مالیت تقریباً 11 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ پہلے یورو فائٹر جیٹس 2030 میں ترکیہ پہنچیں گے۔
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ملاقات پر اظہار مسرت، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ملاقات میں تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینےکے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کی دیرپا مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا غیر متزلزل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان گہری شراکت داری اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ، ائیر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے وقت فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔ صبح کے اوقات میں لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 420 ریکارڈ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کا جارحانہ انداز، پی ٹی آئی میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات ابھر کر سامنے آگئے ہیں کیونکہ پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے حالیہ جارحانہ بیانات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے لب و لہجے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی اہم شخصیات پریشان ہوگئی ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ایسا جارحانہ رویہ خیبر پختونخوا میں پارٹی کی حکومت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ جن لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اُن میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، سینیٹر شبلی فراز، شیخ وقاص اکرم اور دیگر شامل ہیں
کراچی میں یوریا ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف، درجنوں دکانیں سیل
کراچی: کراچی میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت پر مزید 7 دکانیں سیل کر دی گئیں جس کے بعد سیل کی گئی دکانوں کی تعداد 27 ہو گئی۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف مہم جاری ہے، مضر صحت دودھ کی فروخت پر منگل کو مزید 7 دودھ کی دکانیں سیل کی گئیں، 3 دکانیں ضلع جنوبی، 3 شرقی اور ایک ملیر میں سیل کی گئی۔ ترجمان کمشنر کراچی نے بتایا کہ دو دن میں مجموعی طور پر دودھ کی 27 دکانیں سیل کی گئیں، کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور دیگرحکام شریک ہوئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ کے معیار کی چیکنگ اور ملاوٹ کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا دودھ کی سربمہر دکانوں کو بھاری جرمانے کے بغیر ڈی سیل نہیں کیا جائے گا، دکانوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ فروخت کرنے کی تحریری یقین دہانی بھی دینا ہو گی
شیخوپورہ میں ٹرک کی ٹکر سے اسکول بس نالے میں جاگری، 21 بچے زخمی
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں اسکول بس نالے میں جاگری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کے بائی پاس پر پیش آیا جس دوران ٹرک کی ٹکر سے اسکول بس نالے میں جاگری۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہوگئے جس دوران 6 بچوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شیخوپورہ میں ٹرک کی ٹکر سے اسکول بس نالے میں جاگری، 21 بچے زخمی
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں اسکول بس نالے میں جاگری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کے بائی پاس پر پیش آیا جس دوران ٹرک کی ٹکر سے اسکول بس نالے میں جاگری۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہوگئے جس دوران 6 بچوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شیخوپورہ میں ٹرک کی ٹکر سے اسکول بس نالے میں جاگری، 21 بچے زخمی
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں اسکول بس نالے میں جاگری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ کے بائی پاس پر پیش آیا جس دوران ٹرک کی ٹکر سے اسکول بس نالے میں جاگری۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہوگئے جس دوران 6 بچوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس سے کے ایم سی نے کتنی رقم جمع کی؟ وکیل کا عدالت میں انکشاف
کراچی: میونسپل ٹیکس کی وصولی کے کیس میں درخواست گزار نے عدالت میں انکشاف کیا ہے کہ کے ایم سی شہریوں سے ٹیکس کی مد میں اب تک 2 ارب 64 کروڑ روپے جمع کرچکی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے بل کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسز سے 2 ارب 64 کروڑ روپے اب تک جمع ہوچکے ہیں، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت صرف سرکاری ادارے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں، کوئی تیسرا فریق ریونیو جمع نہیں کرسکتا
ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان پہلے ٹیسٹ سے باہر
میلبرن: انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے وقت پر فٹ نہیں ہوں گے، پہلے ایشیز ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیاکے مطابق پیٹ کمنز نے رننگ کا آغاز کر دیا ہے، توقع ہے کہ وہ جلد بولنگ شروع کر دیں گے۔ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
امریکی فوجیوں کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے نامعلوم شخص نے 13 کروڑ ڈالر عطیہ کردیے
واشنگٹن: ایک نامعلوم ڈونر کی جانب سے امریکی محکمہ جنگ کو 13 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا گیا تاکہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے دوران امریکی فوجیوں کو تنخواہیں دی جاتی رہیں۔ حکام کی جانب سے اس عطیے کی تصدیق کی جاچکی ہے اور اس سے قبل ٹرمپ کی جانب سے سے کہا گیا کہ یہ عطیہ ملک کے 13 لاکھ 20 ہزار فوجیوں کو تنخواہیں ادا کرنے میں مدد دے گا۔ ٹرمپ نے عطیہ دینے والے شخص کی شناخت تو ظاہر نہیں کی تاہم یہ ضرور کہا تھا کہ وہ ایک امریکی شہری اور ٹرمپ کا بہت بڑا حامی ہے۔
فلسطینی خواتین کا قومی دن، اسرائیلی جیلوں میں آج بھی 49 فلسطینی خواتین قید
دنیا فلسطینی خواتین کا قومی دن، اسرائیلی جیلوں میں آج بھی 49 فلسطینی خواتین قید فلسطینی خواتین کا قومی دن، اسرائیلی جیلوں میں آج بھی 49 فلسطینی خواتین قید فوٹو: فائل بیت المقدس: اسرائیلی جیلوں میں اس وقت بھی 49 فلسطینی خواتین قید ہیں جن میں 2 کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے اتوار کو بتایا کہ ان خواتین کو جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بدسلوکی اور تشدد کا سامنا ہے۔ آج فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر جاری بیان میں سوسائٹی نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کے آغاز کے بعد سے خواتین قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ناقابلِ تصور حد تک بڑھ گئی ہے
علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ راولپندی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی جہاں علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلادیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہوئے ہیں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمداورنگزیب اور وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان کا آئندہ 2 روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ
کراچی: پاکستان نے آئندہ 2 روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیو نیو زکے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں تمام ائیر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم بھی جاری کردیا جس میں آئندہ 2 روز کے لیے فضائی حدود بند رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
لاہور فضائی آلودگی کی زد میں، ائیر کوالٹی انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی
لاہور ان دنوں شدید فضائی آلودگی کی زد میں ہے اور شہر میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 358 تک پہنچ گیا ہے، گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 500، سرگودھا کا 347 رٰیکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد کا اے کیو آئی 306، ملتان کا 304 اور ڈی جی خان کا 244 ریکارڈ کیا گیا۔ ویب سائٹ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ لاہور کا آلودہ ترین علاقہ ملتان روڈ جہاں اے کیو آئی 500 رکارڈ کیا گیا جبکہ جی ٹی روڈ پر 500، شاہدرہ پر 391 اور سفاری پارک کا اے کیو آئی 377 ریکارڈ کیا گیا۔ کاہنہ کا اے کیو آئی 335 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کا 335 ریکارڈ کیا گیا۔
بیمار والدہ کی خدمت میں کمی نہ رہ جائے اس لیے شادی نہیں کی: برکت علی
کامیڈین برکت علی نے انکشاف کیا ہے کہ برسوں سے بیمار والد ہ کی خدمت میں کوتاہی نہ برتنے کی وجہ سے تاحال شادی نہیں کرسکا۔ کامیڈین برکت علی ساتھی کامیڈین عظمی کے ساتھ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران شو برکت نے انکشاف کیا کہ ‘ میرے والد کا انتقال جب ہوا اس وقت میری عمر 14 سال تھی، والد کینسر کے مریض تھے لیکن میں اپنے والد کی خدمت نہیں کرسکا جس کا مجھے آج بھی ملال ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اپنی والدہ کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتا
ملک میں انٹرنیٹ کیبل فالٹ مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے: سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف
اسلام آباد: سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعتراف کیا ہےکہ انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا، کنسورشیم کی جانب سے کام جاری ہے، پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں کمیٹی نےملک بھر میں موبائل سگنلز کی ناقص صورتحال پر اگلے اجلاس میں پی ٹی اے حکام کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ دوران اجلاس پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ یہ منصوبہ کورین کمپنی کے تعاون سے مکمل کیا جارہا ہے تاہم پروجیکٹ میں تاخیر کے باعث وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ شزہ فاطمہ نے کہاکہ اسپیکٹرم کی قلت اور قانونی تنازعات کے باعث نیٹ ورک مسائل درپیش ہیں، ملک اس وقت 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم پر چل رہا ہے جو ناکافی ہے اور حکومت آئندہ دسمبر یا جنوری تک اسپیکٹرم آکشن کرانے کی کوشش کررہی ہے۔
عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز
لاہور : حکومت کی جانب سے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں لہٰذا مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کیلئے پابندی کی تجویز دی گئی ہے، ان چیزوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے ان کی قیمتیں کم ہوں گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گوشت کی بےجا بڑھتی قیمتوں کا اثر چکن پر بھی پڑ رہا ہے۔ وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جارہا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔
وفاقی حکومت نے احسان جتانےکیلئے آئی جی کو ایکسپائرگاڑیاں دےکر تصاویرجاری کیں: شوکت یوسفزئی
پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہےکہ وفاقی حکومت نے ہم پر احسان جتانے کے لیے آئی جی کو ایکسپائرگاڑیاں دےکر تصاویرجاری کیں۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ بین الاقومی ادارے کے زیر استعمال ایکسپائرگاڑیاں صوبے کو دی گئیں، دیگر صوبوں کو گاڑیاں دی گئیں اور تصاویر جاری نہیں کی گئیں مگر ہم پر احسان جتانےکے لیے آئی جی کوگاڑیاں دےکر وفاقی حکومت نےتصاویرجاری کیں۔ شوکت یوسفزئی نےکہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے کی بجائے آئی جی کو بلاکرگاڑیاں دے دیں، وفاق ہمارے 2 ہزار ارب روپےکے بقایاجات ادا کرے تاکہ ہم اداروں کو مزید جدید اسلحے سےلیس کریں۔ دوسری جانب سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے پاس اس وقت 18 بلٹ پروف گاڑیاں موجود ہیں جو ریجنل پولیس آفیسرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور ایڈیشنل آئی جیزکودی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام ایس ڈی پی اوز افسران کو بھی بلٹ پروف گاڑیاں دینےکےخواہاں ہیں اور افسران کو مزید 22 بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جب کہ پولیس کو 5 اے پی سی فراہم کی گئی ہیں اور 6 مزید اے پی سی کےآرڈر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کے پی حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بی سیون پلس گاڑیاں ہیں جن کی قیمت 12 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، بی سیون پلس گاڑیاں خودکش حملوں، آئی ای ڈی، کلاشنکوف، جی تھری، اسنائپر رائفلز اور دیگر اسلحےکی فائرنگ سے محفوظ ترین گاڑیاں ہیں۔
راولپنڈی: سبق یاد نہ کرنے پر نجی اسکول کے استاد کا طالب علم پر بدترین تشدد، جسم پر نشانات پڑ گئے
راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ جیو نیوز کے مطابق واقعہ کلر سیداں کے نجی اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے طالب علم کے جسم پر نشانات اور نیل پڑ گئے۔ پانچویں کلاس میں پڑھنے والے متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا اس لیے استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے جب کہ متعلقہ استاد کے خلاف قانونی کارروائی والدین کا استحقاق ہے۔
بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سال کی حکومت کے معاہدے کی بازگشت سنائی دینے لگی
کوئٹہ: بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں ڈھائی ڈھائی سال کی مدت کے معاہدے کی بازگشت سنائی دینے لگی۔ جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی مرکزی قیادت نے ڈھائی ڈھائی سال کے معاہدے سے آگاہ کیا ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی معاہدہ ان کی نظر سے نہیں گزرا اور بلوچستان میں پی پی اپنے 5 سال کی مدت پوری کرے گی۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی زرک خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ نے بتایا کہ بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سال حکومت کرنے کا معاہدہ ہے، جب حکومت بن رہی تھی تو بتایا تھا کہ معاہدہ تحریری شکل میں ہے، ڈھائی سال کچھ ماہ میں پورے ہونے والے ہیں پھر سب معلوم ہوجائے گا۔ اس حوالے سے پی پی رہنما اور صوبائی وزیر آب پاشی میر صادق عمرانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے وقت کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا اور پیپلزپارٹی کی حکومت 5 سال پورے کرے گی، وفاقی میں اگر پیپلز پارٹی اپنی حمایت واپس لے (ن) لیگ کی حکومت ختم ہوجائے گی۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما اور رکن اسمبلی علی مدد جتک کا کہناتھا کہ اگر (ن) لیگ اور پی پی کی قیادت نے ایسا معاہدہ بنایا ہے تو ڈھائی سال پورے ہونے پر بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے، ہم بھی ڈھائی سال پورے ہونے پر مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان حکومت دے دیں گے۔
رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے، دونوں بھائی جلد گرفتار ہونگے: عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے اور دونوں بھائیوں کی گرفتاری جلد کرلیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، گاڑیاں چھینی گئیں، آگ لگائی گئی اور شہری املاک کو نقصان پہنچایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو جلانا اور غیر مسلموں سے زیادتی کا ہمارا مذہب درس نہیں دیتا، غزہ اور فلسطین کی آزادی کے لیے نکلنے والوں نے چیزوں کو جلایا، ٹی ایل پی کے لوگوں سے فائر آرمز کی گولیاں بھی ملیں، کیل لگے ڈنڈے، غلیل اور پستول استعمال کیے گئے، پولیس والوں کو انہی پسٹلز کی گولیاں لگی ہیں، انہی کی گولیوں سے لوگ مرے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق فیصلہ کچھ دیر میں وفاقی حکومت کی جانب سے متوقع ہے اور وفاقی حکومت ہی اب اس انتہا پسند جماعت کے مقدر کا فیصلہ کرے گی جب کہ رضوی برادران کی گرفتاری انسانی جانوں کے تحفظ پر کرنی ہے، دونوں بھائیوں کی گرفتاری جلد کرلیں گے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اگر یہ دوبارہ کوشش کریں گے تو میرا مشورہ ہے کہ نہ کریں کیونکہ آپ ریاست سے نہیں لڑسکتے اور اس حکومت نے جو بھی فیصلہ لیا ہے اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ مارکیٹ بند کرانے، ٹرانسپورٹ روکنے کی کوشش پر دہشتگردی کے پرچے کٹیں گے، انتہاپسند جتھوں کے پوسٹرز، پبلسٹی پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے تاہم کوئی مسجد بند نہیں کی گئی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کسی بھی طرح کا اسلحہ لائسنس اب جاری نہیں ہوگا اور ہمیں پنجاب کو اسلحے سے پاک کرنے کے عزم کی طرف جانا ہے، جن اسلحہ ڈیلرز کے پاس لائسنس نہیں تھے ان کی دکانیں سیل کردی گئی ہیں، 90 اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے جب کہ 511 اسلحہ ڈیلرز نے لائسنس کی توثیق کے لیے درخواست دی ہے۔
علیمہ خان کی روپوشی کی پولیس رپورٹ بوگس قرار، چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایک بار پھر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان کی غیر حاضری پر ان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ضامن کو 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے علیمہ خان کو 10، 10 لاکھ کے دو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ایس پی راول محمد سعد اور ڈی ایس پی نعیم کو بھی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں پولیس افسران کی جانب سے علیمہ خان کے روپوش ہونے کی رپورٹ کو بوگس قرار دے دیا اور دونوں پولیس افسران کو 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کا کہنا تھا علیمہ خان روپوش ہیں تو اڈیالہ جیل کے باہر ان کی میڈیا ٹاک کیسے نشر ہوتی ہیں۔ عدالت نے مقدمے میں شامل چار گاڑیوں کے 85 لاکھ روپے کے شیورٹی بانڈز بھی ضبط کر لیے۔ گاڑیوں کے مالکان نے اے ٹی سی راولپنڈی سے سپرداری حاصل کر رکھی تھی۔ عدالت نے آئی جی کے پی اور آئی جی بلوچستان کو گاڑیاں ضبط کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ فاضل جج نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
رواں برس ملک میں شدید سردی پڑنے کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات
کراچی: محکمہ موسمیات نے رواں برس موسم سرما میں شدید سردی نہ پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق نومبر، دسمبر اور جنوری میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں جب کہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہیں گے۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ رواں سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی تاہم جنوری کے اختتام پر بارش کا امکان ہوگا، کم بارشیں ہونے کی وجہ سے پنجاب اور بالائی سندھ میں اسموگ زائد رہے گی، بارشیں کم ہونے کی وجہ سے بھی فضائی معیار متاثر رہے گا۔ دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں ایک ڈپریشن موجود ہے جو کراچی سے 1800 کلومیٹر دور ہے تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں پر اس سسٹم کے کوئی اثرات نہیں ہیں۔ انجم نذیر نے مزید بتایا کہ مڈغاسکر کے قریب ایک سمندری طوفان موجود ہے، اس سمندری طوفان کے باعث بحیرہ عرب میں ڈپریشن میں شدت آنےکاامکان نہیں۔
رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ، عبید کے ٹو کی عمر قید کالعدم قرار
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ اس دوران ملزم عبید کے ٹو کے وکیل اور پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیے گئے۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے کہا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہوچکااور فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا، ایم کیوایم مرکز 90 سےگرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہوچکے ہیں، صرف عبید کے ٹو جیل میں ہے، ملزم عبید کےٹو 2015 سے گرفتار ہے جب کہ اس کیس میں 2021 میں گرفتاری ڈالی گئی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 1998 میں اہلکار رینجرز پکٹ پر موجود جوانوں کو کھانا دینے جارہے تھے کہ ملزمان نے لیاقت آباد کے علاقے میں گھات لگا کر اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے سپاہی دلدار حسین شہید اور حوالدار ممتازعلی زخمی ہوگئے تھے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے، اے ٹی سی نے قانون کے مطابق سزا سنائی، ملزم بریت کا حقدار نہیں ہے، انسدادہشت گردی عدالت نے 2024 میں ملزم عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتےہوئے ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی اور ملزم کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی۔
پی ٹی آئی میں کلچر ہے پانی پینے کی اجازت بھی بانی سے مانگتے ہیں، گنڈاپور ایسا نہیں کرتا تھا: شیر افضل
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف میں کلچر ہے کہ اگر پانی پینے کی اجازت بھی لینی ہو تو بانی پی ٹی آئی سے مانگتے ہیں لیکن علی امین گنڈا پور ایسا نہیں کرتا تھا۔ شیر افضل مروت نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سابق وزیر خیبر پختونخوا اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے متعلق بھی گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا پی ٹی آئی میں یہ کلچر بن چکا ہے کہ اگر پانی پینے کی اجازت بھی لینی ہو تو بانی سے لیتے ہیں لیکن علی امین گنڈا پور ایسا نہیں کرتا تھا۔ شیر افضل مروت کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا علی امین گنڈا پور کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ جلد فیصلے لینے والا آدمی ہے، وہ فیصلے لینے میں ہفتے یا مہینہ نہیں لگاتا تھا، یہ خوبی میں نے بہت کم لوگوں میں دیکھی ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور کی دوسری خوبی یہ تھی کہ وہ چھوٹے موٹے مسئلوں کسی کی پرواہ کیے بغیر فیصلے کرتا تھا اور پھر بعد میں خان صاحب کو بتا دیتا تھا کہ میں نے یہ فیصلہ کیا، یہ فیصلہ کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں مارنے پر ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سی ڈی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن سے آوارہ کتوں کو مارنے پر وضاحت کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور حکم دیا کہ آوارہ کتوں کو مارنے کے شواہد ملنے پر ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں سے متعلق 2020 کی پالیسی پر عمل کرنے کا حکم دیا اور سی ڈی اے کو آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گھوٹکی: وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پی پی رہنما کیخلاف درج کرلیا گیا
گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے جہانگیر شر اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مغوی لڑکی کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کےمتن میں کہا گیا کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے کوئی واسطہ نہیں۔ یاد رہے کہ مغویہ کے والد نے دیگر وکلا کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری اور بیٹی کی بازیابی کے لیے قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا بھی دیا تھا
افغانستان سے سیز فائر میں وقت کی حد مقرر نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے تک معاہدہ برقرار ہے: وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے دورانیے سے متعلق بیان دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا سیز فائر معاہدے میں یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے، ترکیہ، قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہےکہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے، ہم نے افغانستان کو بتایا کہ سب کچھ صرف ایک شق پر منحصر ہے۔
علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ کیس کال ہونے کے باوجود علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے جب کہ کیس کی اگلی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔
ہتھیار ڈالنے والوں کو فنی تربیت اور روزگار دیا جائیگا، سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری
حکومت سندھ نے کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری کر دی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پالیسی کا اطلاق سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں ہو گا، سرینڈر کرنے والوں کو قانون کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سرینڈر پالیسی عام معافی کا اعلان نہیں، ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری دینے والے ڈاکوؤں کو مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا، بذریعہ میڈیا واضح کیا جائے گا کہ یہ پالیسی امن کے لیے ہے، معافی کے لیے نہیں۔
سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے نہ رونا دھونا کیا اور نہ ہی دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلایا: مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہم نے کوئی رونا دھونا نہیں مچایا اور نہ ہی کسی سے کوئی مدد مانگی ہے۔ اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نےکہا کہ آج سے سیلاب متاثرین کی باقاعدہ بحالی کا اعلان ہورہا ہے، سیلاب متاثرین کا 70فیصد سروے مکمل ہوگیا ہے، جب تک متاثرین کا شفاف سروے نہیں کرلیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 15اضلاع میں سیلاب متاثرین کو چیک کی تقسیم شروع ہورہی ہے، 100 ارب روپے سیلاب متاثرین کے لیے رکھے ہیں، متاثرین کے علاوہ کسی کو ایک پیسہ نہیں ملے گا، میں نے کرپشن کے تمام راستے بند کردیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کے لیے میں نے باہر کی دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے،کسی سے کوئی مدد نہیں مانگی، میں نے پنجاب کی عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا، میرے ہوتے ہوئے آپ کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
آپ یہ نہ کہیں کہ 26 ویں ترمیم متنازع ہے: سربراہ آئینی بینچ کا اکرم شیخ سے مکالمہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے اکرم شیخ سے مکالمہ کیا کہ آپ یہ نہ کہیں کہ 26 ویں ترمیم متنازع ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے کیس کی سماعت کی جس دوران سینئر وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیے۔ وکیل اکرم شیخ نے کہا میری درخواست ہے کہ 24 ججز پر مشتمل فل کورٹ بنایا جائے، مزید کسی جج کو شامل کرکے کورٹ مزید پیک نہ کیا جائے، مفادات کے ٹکراؤ کا معاملہ ججز پر چھوڑتا ہوں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم نے پورے آئین کی بنیاد اور ریاست کا ایک عضو توڑ کر رکھ دیا ہے، امید ہے کہ اللہ ججز کو ہمت دے گا اور وہ 26 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دیں گے، فل کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ 8 ججز یہ کیس نہیں سن سکتے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگر کہاجائے کہ فل کورٹ میں بیٹھیں توہم آئینی بینچ کی ٹوپی اتار کر دوسری پہن لیں گے۔ جسٹس شاہد بلال نے ریمارکس دیے آپ نےکہا کہ ہم 8ججز 26 ویں ترمیم کو کالعدم قرار نہیں دے سکتے کہ ہم بینیفشری ہیں، پھر وہ کون سےججز ہیں جو 26 ویں ترمیم سے متاثرہ نہیں اور یہ کیس سنیں گے۔ اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ اس تنازع کا واحد حل یہی ہے کہ پوری سپریم کورٹ بیٹھ کر اس کو حل کرے۔ دوران سماعت جسٹس امین الدین نے کہا کہ آپ یہ نہ کہیں کہ 26ویں ترمیم متنازع ہے، اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ سر انگریزی میں یہی کہوں گا،انڈر چیلنج ہے، آپ کے دائیں بائیں اہل زبان بیٹھے ہیں، سر یہ انگریزی سے اردو ترجمہ کا معاملہ ہے۔ اس پر جسٹس جمال نے کہا کہ بس ٹھیک ہے مان لیا کہ 26 ویں ترمیم متنازع ہے آگے چلیں، جسٹس محمد علی مظہر نےکہا کہ 24 کے 24 جج بیٹھ کر اس مقدمے کو سنیں؟ اس پر اکرم شیخ نے کہا کہ سر میرا یہ مؤقف ہے اگر کسی جج کا کوئی ضمیر خلش کرے یا ملامت ہو تو وہ نا سنے، میرا تو بس یہ مؤقف ہے کہ میری عدالت پر کوئی حرف نہ آئے۔
عزیر بلوچ کے ساتھی ملزم عبد العزیز کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم عبد العزیز کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں عزیر بلوچ کے شریک ملزم عبد العزیز کی 6 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر رانا خالد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم 13 سال تک کیسز میں مفرور رہا لہٰذا ضمانت کا حق دار نہیں ہے۔ رانا خالد نے کہا کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا تھا جس سے بکتر بند تباہ ہوگئی تھی اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم سے برآمد اسلحہ 5 مقدمات میں ملنے والے خول سے میچ ہوا ہے جب کہ ملزم کا ساتھی عزیر بلوچ جیل میں ہے۔ اس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں ملزم کے خلاف شواہد ناکافی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں جس میں ملزمان پر پولیس اہلکار کے قتل سمیت متعدد الزامات ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا
پاکستان الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب۔ فوٹو فائل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت پنجاب کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، این اے 96، این اے 104، این اے 143، پی پی 98 اور پی پی 203 میں پولنگ ہو گی۔ الیکشن کمشنر پنجاب کے ترجمان کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے، اپیلٹ ٹربیونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا، امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے ہوں گے، ضمنی انتخابات میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہو گی۔
علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: این سی سی آئی اےکے ڈپٹی ڈائریکٹر کو 3 دن میں بازیاب کرانے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اےکے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کی بازیابی کے لیے پولیس کو 3 دن کی مہلت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار اہلیہ روزینہ عثمان کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پٹیشنر کہاں ہیں، خدشہ ہے کہ کہیں انہیں بھی نہ اٹھا لیا گیا ہو، پٹیشنر نےمجھے فون کرکے کہا کہ ان پر پٹیشن واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ وکیل رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنر کےشوہر اہم کیسز پر کام کررہے تھے جنہیں وائٹ کار میں اغوا کرلیا گیا، اب پٹیشنر کا فون بھی آف جارہا ہے اور ان سے رابطہ نہیں، ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا جائے۔ وکیل نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایسی مشکوک گاڑی میں اغوا کیا گیا جس کی نمبر پلیٹ ہی جعلی ہے، اس پر جسٹس اعظم خان نے کہا کہ اگر گاڑی کی نمبر پلیٹ مشکوک ہے تو وہ اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟ جسٹس اعظم نے پولیس اور انتظامیہ سے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، آپ کےشہر میں ناکے لگے ہیں اورسی سی ٹی وی کیمرے بھی موجود ہیں، آپ بازیاب کروائیں ورنہ ہم بھی وہی شروع کردیں گے جو باقی بینچ کر رہے تھے، پٹیشنر کو دباؤ ڈالنے کے لیے جو کالز آئیں اس کا سی ڈی آر سے پتا کرائیں۔ عدالت میں پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج ہوگیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ آج شام تک ہی بازیاب کرائیں لیکن عدالت سےاستدعا ہے کہ 7 دن کی مہلت دیں۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو بازیاب کرانے کے لیے 3 دن کی مہلت دی اور کہا کہ اگر پولیس 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کراسکی تو سینٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ واضح رہے کہ مغوی افسر کو 14 اکتوبر کو رہائشی اپارٹمنٹ کی بیسمنٹ پارکنگ سے اغوا کیا گیا جس کا مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں درج ہے۔
دہشتگردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں: گورنر پختونخوا
لاہور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس میں پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنۃ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے فتنۃ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، ملاقات میں پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ محسن نقوی اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور نادرا آفس ڈی آئی خان کی متاثرہ عمارت کی ازسر نو بحالی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری سے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کیا ہے، فتنۃ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے، پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا وفاقی حکومت صوبہ میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کیلئے بھرپور ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا صوبے کے عوام امن کے داعی ہیں، خیبرپختونخوا کی ترقی و خوشحالی کے لیے قیام امن ناگزیر ہے، ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔
بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتا ہوں نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ممالک میں جنگ کیلئے گنجائش نہیں: فیلڈ مارشل
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ممالک میں جنگ کیلئے گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران قوم اپنی فوج کے ساتھ فولاد کی طرح کھڑی تھی، آپریشن بنیان مرصوص سے قوم کے فوج پر اعتماد مزید مضبوط ہوا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزمات لگائے گئے، بھارتی جارحیت کے خلاف قوم پہلے سے زیادہ متحد اور یک زبان ہوئی اور افواج پاکستان نے قوم کی حمایت سے سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ازلی دشمن کےخلاف انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کو مار گرایا گیا، دشمن کی متعدد بیسز بشمول ایس400 سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے ملٹی ڈومین وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا، اللہ کےفضل اور قومی عزم کے ساتھ ہم نےمن حیث القوم متحد ہو کر فولادی دیوار کی مانند دشمن کا مقابلہ کیا۔
طالبان کو پاکستان پر حملے کیلئے افغان سرزمین استعمال کرنے والی پراکسیز کو لگام ڈالنی چاہیے: آرمی چیف
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان کی عبوری قیادت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طالبان رجیم کو ان پراکسیز کو لگام ڈالنی چاہیے جو پاکستان پر حملے کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہی ہیں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف سید عاصم منیر نے جہاں بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کیا وہیں افغان طالبان قیادت کو بھی پیغام دیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا دشمن کا فتنۃ الہند، فتنہ الخوارج کو"ہائرڈ گنز" کے طور پر استعمال کرنا اس کے بزدلانہ چہرے کوبے نقاب کرتا ہے، افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں، یہ پراکسیز پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کے لیےافغان سرزمین استعمال کرتی ہیں۔ سید عاصم منیر کا کہنا تھا دشمن کسی بھول میں نہ رہے، پاک فوج ہر محاذ پر چوکس ہے، پاکستان کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہے گا۔ بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان کا دفاعی نظریہ کریڈیبل ڈیٹرنس اور دائمی تیاری پر مبنی ہے، جس میں تمام صلاحیتوں کا احاطہ کیا گیا ہے، یہ پیشہ ور فوج روایتی میدان میں بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکی ہیں، دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان دشمن کی توقعات سےکہیں زیادہ سخت جواب دے گا، جنگ میں ہمارے ہتھیار زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتے ہوئے بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا دشمن کو پہنچائے جانے والے فوجی و اقتصادی نقصانات بھارت کی توقعات سےکہیں زیادہ بڑھ کر ہوں گے، بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتا ہوں نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ممالک میں جنگ کے لیے گنجائش نہیں، پاکستان کے ساتھ بنیادی مسائل کوبین الاقوامی اصولوں کے مطابق برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر حل کریں۔
فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے گروپ سرغنہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے گروپ سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی، طارق کچھی کی تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی۔ سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کیلئے سہولت کار تھا۔
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلاکے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد: انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کردیے جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس بھی سامنے آیا۔
لاہور: مذہبی جماعت کا احتجاج، گرفتاریوں کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع
لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے تناظر میں گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارجی ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد
لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سکیورٹی فورسز کی کامیابی کارروائی میں8 خوارجی ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں 16اکتوبر کو انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی جس میں8 خوارجی ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے سلطان خیل، طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دوران نگرانی خوارج کی نقل وحرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کےدوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود بر آمد کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 102خوارج ہلاک کیے گئے ہیں۔
پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی
پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دیدی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوری دنیا غزہ جنگ بندی کے معاملے پر پاکستان کے کردار کی معترف ہے لیکن یہاں ایک جماعت نے غزہ کے لیے احتجاج کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کا اعلان اس وقت کیا گیا جب غزہ امن معاہدہ ہو چکا تھا، احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے غزہ کا مسئلہ حل ہو گیا، ریاست نے فیصلہ کیا پاکستان ایسے احتجاج اور توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بنیادی حقوق صلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز اور عوام کا شکریہ کہ ہڑتال کی کال کو رد کیا۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی ہے، ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب حکومت مذہبی جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش وفاق سے کرے گی اور مذہبی جماعت کے تمام اثاثے تحویل میں لیے جائیں گے۔
پاکستان اور افغانستان مسئلے کے پُر امن حل کیلئے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں: دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان اور افغانستان مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے باربار افغانستان میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع دی، 11 تا 15 اکتوبر سرحد پرطالبان کے اشتعال انگیز حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ پاکستان نے اپنے دفاع کےحق کےتحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان فورسز اور ان کے زیر استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، جوابی کارروائی شہری آبادی نہیں دہشتگرد عناصر کے خلاف تھی اور کارروائی کے بعد طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبرکی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔ شفقت علی خان نے کہا کہ دونوں ممالک مسئلے کے پر امن حل کےلیےتعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں، پاکستان نے طالبان حکومت سے دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کی توقع ظاہر کی، طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے چار دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، اپنی سرزمین پر غیرملکیوں کی موجودگی عالمی اصولوں اور ملکی قوانین کےمطابق منظم کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، امید ہے کہ افغان عوام ایک دن نمائندہ اور جامع حکومت کے تحت آزادانہ زندگی گزاریں گے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے کے مندرجات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلامیے میں جموں وکشمیرسے متعلق مؤقف کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نےافغان قائم مقام وزیرِ خارجہ کے اس بیان کو بھی مسترد کیا کہ دہشت گردی پاکستان کا داخلی مسئلہ ہے، پاکستان نے افغانستان کو سرگرم دہشت گرد گروہوں کی تفصیلات شیئر کیں جو پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ شفقت علی خان نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی ذمہ داری سے خود کو بری نہیں کر سکتی، امن و استحکام کے قیام کی ذمہ داری افغانستان پر بھی عائد ہوتی ہے۔
اسلام آباد، پشاور اور گلگت سمیت کئی علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
اسلام آباد، پشاور اور ایبٹ آباد سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ گلگت شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پی ایم ڈی کی مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، چترال، سوات اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.6 اور گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔
پاکستان نے افغانستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی اور اب وہاں سے حملے ہونا تشویشناک ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں امن و امان کی صورتِ حال پر مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، سندھ، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیرِاعظم آزاد کشمیر شریک ہووئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نمائندگی صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان مہاجرین سے متعلق معاملات زیر غور آئے جبکہ افغانستان کی جانب سے دراندازی، اشتعال انگیزی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نقصانات، افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل سمیت گندم کے مسائل پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان نے دہائیوں سے مشکلات میں گھرے افغانستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی اور افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملے اور افغانوں کا ان حملوں میں ملوث ہونا تشویش ناک ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے ان حملوں کا بھرپور انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے افغانستان کے حملوں کو پسپا کیا ، ان سمیت پوری قوم فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے خوارج کی دراندازی روکنے کی سفارتی اور سیاسی اقدامات کے ذریعے بھرپور کوشش کی ، نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ دفاع اور اعلیٰ حکومتی عہدے دار کئی بار افغانستان گئے ، افغان عبوری حکومت کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکنے سے متعلق مذاکرات کیے۔
نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور
اسلام آباد: سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا ہےکہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور نے بتایاکہ سولر کی وجہ سے گرڈ سسٹم پر بوجھ ہے، نیٹ میٹرنگ انقلاب برپا کر رہا ہے اور پاکستان میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت 12ہزارمیگاوٹ سے بڑھ چکی ہے، آف گرڈ سولر کا تخمینہ سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے لگایا گیا، گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے تاہم کوشش کررہے ہیں ملک کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائے۔ سیکرٹری پاور کا کہنا تھا کہ گرڈ اور نیٹ میٹرنگ سے پیدا ہونے والی بجلی کا موازنہ نہیں ہوسکتا، گرڈ کی بجلی میں 14روپے کیپسٹی اور 9 روپے ٹیکسز شامل ہیں جب کہ نیٹ میٹرنگ سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہے۔
اداکارہ تمنا بھاٹیا کا ’اپنے تھوک‘ سے کیل مہاسوں کا علاج کرنے کا انکشاف
دوران انٹرویو میزبان کی جانب سے جب اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے skin break out کا سوال کیا گیا تو انہوں نے بے تکلفانہ اندازمیں جوابا کہا ’ تھوک‘، تھوک لگائیں۔ اپنے جواب کی وضاحت کرتے ہوئے تمنا بھاٹیہ کا کہنا تھا کہ ’ دانوں کے علاج کیلئے آپ کا صبح کا تھوک ( برش سے بھی پہلے منہ میں آنے والا لعاب ) کام کرتا ہے اور یہ بات سائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔
چین میں7 پاکستانی
آئسولیشن میں صرف ایسے مریض کو رکھا جائے جس میں علامات ظاہر ہوں اور قوت مدافعت کی کمی کا شکار ہو، ایسے شخص کو علیحدگی میں رکھ کر مزید ٹیسٹ کیے جائیں۔ مزید تفصیلات کیلئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کو 080099000 نمبر پر کال کریں یا فیس بک پر پیغام بھیجیں۔
حکومت نے سی پیک کو عملاً سرد خانے میں ڈال دیا، مولانا فضل الرحمان
سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے نوازشریف کو سزا دی گئی، حکومت نے سی پیک کا حال بی آر ٹی والا کردیا ہے۔ تحفظ آئین پاکستان کنونشن سے خطاب جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے نوازشریف کو سزا دی گئی، حکومت نے سی پیک کا حال بی آر ٹی والا کردیا ہے، حکومت نے سی پیک کو عملاً سرد خانے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے تحفظ آئین پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان ایک میثاق ملی ہے۔ محرومی کے احساس کو ختم کرنا ہے تو آئین پر عمل کرنا ہوگا۔ آئین اگر اسلامی ہے تو اسلامی ہونے کے باجود یہاں اسلام نہیں آسکا،اگر آئین جمہوری ہے تو آج تک یہاں جمہوریت نہیں آسکی۔ عوام ایک باکس میں ووٹ ڈالتے ہیں لیکن گنے کسی دوسرے باکس سے جاتے ہیں،اس عمل سے جمہوریت کا قتل کیا جاتا ہے۔ آج سی پیک کو ناکام بنانے کے کئے نواز شریف کا نااہل کرنا ضروری تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری سمیت سیاستداتوں کو سزائیں اسی مقصد کے لئے دی جارہی ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی قوت گر گئی ہے، ماضی میں معیشت مضبوط ہونے پر واجپائی نے پاکستان آ کر تجارت کی درخواست کی۔ حکومت کے پاس بھارت کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی صلاحیت ختم ہو چکی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک پر ملکی مفادات کا قتل کرنے والے لوگ مسلط ہیں، حکومت نے سی پیک کو عملاً سرد خانے میں ڈال دیا ہے۔ حکومت نے جو حال بی آر ٹی کا کیا وہی سی پیک کا کر رہی ہے، حکومت بتائے تاپے منصوبے کا کیا بنا، کشمیر بیچا گیا ہے اگر انسانی حقوق کی بات کریں گے تو فاٹا میں بھی کریں،جبر کی بنیاد پر جمہوری حکومتیں نہیں چلا کرتیں ،وہ بھی کہتا تھا میرے پشت پر فوج ہے، امریکا ہے یورپ ہے۔ جب یہ فقیر نعرہ لگا کر میدان میں اترے تو اس کی رعونت کو خاک میں ملایا، پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سفارتی آداب ہیں نا جمہوری اقدار ہیں، جیسے امریکا کو ٹرمپ نصیب ہوا، انڈیا کو مودی ویسے ہمیں عمران خان ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے کی بات کرتے ہیں۔ ہمیں ہر وقت مانیٹر کیا جارہا ہے کہ ریڈ لائن تو کراس نہیں کی، ریڈ لائن میری بھی ہے آپ کو بھی میری ریڈ لائن عبور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، مجھے امریکا مخالف کہا جاتا ہے میں نے امریکا سے کہا ہم آپ کے دشمن نہیں بلکہ ہم آپکی غلامی نہیں چاہتے۔ اگر افغانستان میں کوئی معاہدہ ہو تو وہاں کے لوگوں نے کیا ان کا اختیار ہے۔ ہمیں افغانستان میں امن کے عمل کی حمایت کرنی چاہیے،پاکستان کے لئے پرامن افغانستان ضروری ہے،ہم کسی صوبے کی تحریک کے محرک نہیں لیکن ان کیساتھ ہیں،فاٹا صوبے کے محرک ہم ہیں ۔
کوئٹہ مستونگ لکپا س کے قریب تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک اور کوچ میں تصادم‘ 6افراد جاں بحق‘14افراد زخمی
کوئٹہ مستونگ لکپا س کے قریب تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک اور کوچ میں تصادم 6افراد جاں بحق جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق کوئٹہ مستونگ لکپاس چمن ہوٹل کے قریب تیز رفتار کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے ، لیویز اور سیکورٹی فورسز نے اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا شوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیو ں کو طبی امدادکے بعد زخمیو ں کو سول ہسپتال ٹراما سنٹر منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے ، کوچ کراچی سے کوئٹہ آ رہی تھی۔
عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے 54 اڈے سربمہر کر دیے
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی میںمزید54 عطائیت کے اڈے سربمہر کردیے ۔گذشتہ ہفتہ میںکمیشن کی ٹیموں نے پولیس کے ساتھ مل کراعدادوشمار کے تحت 323علاجگاہوں پر چھاپے مارے جبکہ ان میں82عطائی ایسے تھے ،جنہوں نے عطائی ترک کر دی تھی اورانکی دکانوں پر دوسرے کاروبار شروع کر دیے گئے تھے ۔ دوسری جانب 198علاجگاہیں ایسی ہیں جن کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ بند کیے گئے اڈوں میں سب سے زیادہ16راولپنڈی میں، چنیوٹ 12، ملتان11، بھوانہ6، شیخوپورہ5 ،دنیاپور(لودھراں)میں چار کاروبار شامل ہیں۔بند کیے گئے کاروباروں میں عام عطائی، حکیم، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز،عینک ساز،میڈیکل سٹور،لیبارٹریاںاور دندان سازشامل ہیں۔ کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ اب تک کمیشن کی ٹیموں نے 68ہزار سے زائد مراکز پر چھاپے مارے ہیں اور 24,933عطائیوں کے کاروبارسیل کیے ہیں۔ علاوہ ازیں 13,252جعلی معالجین نے عطائیت ترک کر دی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پی ایچ سی ہیرنگ کمیٹیز نے عطائیوں کو 51کروڑ روپے سے زائد جرمانے بھی کئے ہیں۔
