ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس،
ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کے 342 کے بیان میں اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی،دوران سماعت ملزم عمرحیات کادفعہ 342 کا بیان ریکارڈکیاگیا، جس میں اس نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کر دیا۔ ملزم نےعدالت میں کہاکہ اس کا ثناء یوسف سےکوئی جھگڑا یا رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی اس نےکبھی ملاقات کی درخواست کی،اسے محض شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا کیونکہ دونوں سوشل میڈیا پر مشہور تھے,ثناء کےفالوورز نےپولیس پرسوشل میڈیا دباؤ ڈالا،جس کے باعث اسے کیس میں ملوث کیا گیا۔ دوران سماعت جج نےمختلف سوالات کیےجن میں ملزم کی مبینہ موجودگی،گاڑی رینٹ کرنے اور جائے وقوعہ سے متعلق سوالات شامل تھے،تاہم ملزم نے متعدد بار کہا کہ وہ وکیل کے بغیر جواب نہیں دے سکتا۔ بعد ازاں عدالت نےریمارکس دیےکہ دفعہ 342 کا بیان ملزم اور جج کے درمیان ہوتا ہے اور اس میں وکیل کی ضرورت نہیں۔ سماعت کے دوران عدالت میں ویڈیو بنانے پر جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں کوئی ویڈیو یا ٹک ٹاک نہیں بنائی جائے گی۔ ملزم نے وکیل کی موجودگی میں دوبارہ بیان ریکارڈ کروایا اورکہا کہ اس کا کیس سے کوئی تعلق نہیں، نہ وہ اسلام آباد آیا اور نہ ہی واقعے میں ملوث ہے۔ ملزم نے مزید کہا کہ اس کی گرفتاری شک کی بنیاد پر جڑانوالہ سے عمل میں لائی گئی، جبکہ پولیس نے اس کی ویڈیوز وائرل کیں اور مقدمہ مضبوط بنانے کیلئے جعلی رینٹ اگریمنٹ بنایا گیا۔
فہد مصطفی اور مہوش حیات کے رومانوی مناظر پر س
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو بڑے نام فہد مصطفی اور مہوش حیات ایک طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، اور اس بار ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے ریلیز سے پہلے ہی خوب توجہ سمیٹ لی ہے۔دونوں اداکار آٹھ سال بعد ہارر فلم زومبیڈ کے ذریعے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، جو عید الاضحی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس وقت دونوں اسٹارز اپنی فلم کی بھرپور پروموشن میں مصروف ہیں، جبکہ مداح بھی اس جوڑی کی واپسی پر خاصے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔حال ہی میں فلم کا رومانوی گانا زرا زرا ریلیز کیا گیا ہے، جسے گلوکار ثمر جعفری نے اپنی آواز دی ہے۔ گانے میں فہد مصطفی اور مہوش حیات کے درمیان رومانوی مناظر نے فلم کی کہانی اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔ دونوں اداکاروں نے پروموشنز کے دوران یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ زومبیڈ ان کی مشترکہ فلموں میں سب سے زیادہ رومانوی پروجیکٹ ہے، جس کی وجہ سے فلم کے حوالے سے تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر ان مناظر کو لے کر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے ضرورت سے زیادہ رومانوی قرار دیتے ہوئے تنقید کی، جبکہ بعض نے اسے فلمی کہانی کا حصہ قرار دے کر دفاع بھی کیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اداکار کی اہلیہ کے صبر کو سلام پیش کرتے ہیں، جبکہ کچھ صارفین نے پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں مواد کے معیار پر بھی سوالات اٹھائے۔ اسی طرح کچھ نے اسے بالی ووڈ کی غیر ضروری نقل قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے عالمی فلمی رجحانات سے متاثر قرار دیا۔زومبیڈ کی ریلیز سے پہلے ہی فہد مصطفی اور مہوش حیات کی جوڑی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن چکی ہے، اور فلم کے لیے تجسس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
لگتا ہے پنکی الیکشن جیت کر ایم این اے
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے پنکی الیکشن جیت کر ایم این اے، وزیر یا مشیر نہ بن جائے، پاکستان کی سیاست کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنکی کو میڈیا نے کوریج دیکر انمول بنادیا ہے، اتنی کوریج تو وزیراعظم کو بھی نہیں ملتی جتنی پنکی کو دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پنکی کس کے کہنے پر اتنے جرائم کر رہی تھی اور پکڑی بھی نہیں جارہی تھی اس پر سوالات تو پیدا ہوتے ہیں۔مصطفی قریشی نے کہا کہ بھارت میں پھولن دیوی ایک ڈاکو تھی جس نے الیکشن لڑا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی۔ خدشہ ہے پنکی بھی اسمبلی کی رکن یا وزیر نہ بن جائے کیونکہ پاکستان کی سیاست کا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔سینئر اداکار نے ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے حالات نے سب کو سائیکو بنادیا ہے، اللہ اس ملک کو سلامت رکھے اور عوام کو ریلیف ملے۔
کولمبین گلوکارہ شکیرا ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری
ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیراکو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہےکہ شکیرا کو ادا کیےگئے جرمانوں کی مد میں 6 کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق شکیرا پر ٹیکس چوری کے الزامات عائد کیےگئے تھے تاہم عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے دیا۔ شکیرا پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2014 کے دوران اسپین میں رہائش کے باوجود بیرونِ ملک رہائش ظاہر کر کے تقریباً ایک کروڑ 45 لاکھ یورو ٹیکس ادا نہیں کیا۔ ہسپانوی قوانین کے مطابق اگر کوئی شخص6 ماہ سے زیادہ اسپین میں قیام کرے تو اسے ٹیکس مقاصد کے لیے مقامی رہائشی تصور کیا جاتا ہے۔ شکیرا نے ہمیشہ الزامات کی تردید کی اور مؤقف اختیار کیا کہ اس عرصے میں ان کی زیادہ تر آمدنی عالمی میوزک ٹورز سے تھی اور وہ طویل عرصہ اسپین سے باہر رہیں۔ قبل ازیں شکیرا نے استغاثہ کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا تھا جس کے تحت انہوں نے 75 لاکھ یورو جرمانہ ادا کیا جبکہ ان کے خلاف ممکنہ 8 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا ختم کر دی گئی تھی۔ شکیرا نے کہا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنے بچوں کے بہترین مفاد میں کیا۔
رجنی کانت نے الیکشن میں
بھارتی فلموں کے سپر اسٹار اداکار رجنی کانت نے جوزف وجےکی ریاستی انتخابات میں کامیابی اور تامل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بننے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں رجنی کانت آخرکار ان خبروں اور قیاس آرائیوں پر ردِعمل دے دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ وجے کے تامل ناڈو کے انتخابات میں کامیابی اور ریاست کا وزیراعلیٰ بننے پر ناخوش ہیں۔ رجنی کانت کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے مجھ پر بہت تنقید کی جا رہی ہے، اگر میں جواب نہ دوں تو یہ باتیں سچ مان لی جائیں گی۔ انتخابی نتائج کے بعد میں تامل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن سے ملا، اس پر بھی مجھ پر تنقید ہوئی، حالانکہ ہماری دوستی سیاست سے بالاتر ہے۔ رجنی کانت نے ان افواہوں کو بھی مسترد کر دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ وجے کے وزیراعلیٰ بننے پر وہ ناراض یا حسد کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ وجے کے جیتنے پر فوری طور پر میں نے انہیں مبارک باد دی، میں تو سیاست میں بھی نہیں ہوں، پھر مجھے وجے سے حسد کیوں ہوگا؟ ازراہ مذاق ان کا کہنا تھا کہ شاید اگر کمل ہاسن وزیراعلیٰ بن جائیں تو مجھے حسد ہوسکتا ہے، وجے اور میرے درمیان تو 25 سال کا فرق ہے، اس لیے ہمارا مقابلہ اچھا نہیں لگے گا۔ کمل ہاسن کے حوالے سے ان کے مزاحیہ جملے نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی اور مداحوں نے پریس میٹ کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کیں۔ رجنی کانت کا یہ بھی کہنا تھا کہ وجے کی سیاسی کامیابی کی خبر ان کے لیے حیران کن تھی۔
والد کے سوا کروڑ واپس دلانے کیلئ
بالی ووڈ کے اپنے عہد کے سب سے بڑے ولن مرحوم امجد خان کے بیٹے شاداب خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری نے ان کے والد کے ایک کروڑ 27لاکھ روپے ادا نہیں کئے تھے، کئی فلم ساز اور پروڈیوسرز ان کے والد کے مقروض تھے، لیکن کسی نے بھی آگے بڑھ کر یہ رقم واپس نہیں کی، ایسے میں انڈر ورلڈ ڈان نے ہمیں مدد کی پیشکش کی لیکن میری والدہ نے یہ مدد لینے سے منع کر دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں شاداب خان نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری کو میرے والد کے سوا کروڑ روپے سے زیادہ رقم ادا کرنا تھی۔ یہ رقم بڑے اور معروف پروڈیوسرز پر واجب الادا تھی، لیکن کسی نے بھی ادائیگی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اس زمانے میں یہ رقم اتنی زیادہ تھی کہ ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں تین سے چار فلیٹس خریدے جا سکتے تھے۔ شاداب خان کے مطابق ان کے والد نے ان لوگوں کے قرض معاف کر دیے تھے جو ادائیگی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے، لیکن جو لوگ رقم واپس کر سکتے تھے، انہوں نے بھی ادائیگی نہیں کی جس پر والد کی موت کے چند ماہ بعد ایک انڈر ورلڈ ڈان نے فون کر کے پیشکش کی کہ وہ یہ رقم واپس دلوا سکتا ہے، مجھے یاد ہے کہ میں نے وہ کال اٹھائی تھی۔ مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والے ایک انڈر ورلڈ ڈان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ امجد صاحب کے اتنے پیسے واجب الادا ہیں، ہم تین دن میں یہ رقم آپ کے دروازے تک پہنچا دیں گے تاہم میری والدہ شہلا خان نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔ والدہ نے کہا کہ میرے شوہر نے کبھی انڈر ورلڈ سے کوئی فائدہ نہیں لیا، میں اب یہ روایت شروع نہیں کرنا چاہتی، اللہ ہمارا خیال رکھے گا۔
صنم سعید اور روما ریاض کانز فلم
پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور ماڈل روما ریاض عالمی شہرت یافتہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ فلمی دنیا کے معروف فیسٹیول میں صنم سعید پہلی بار شرکت کر رہی ہیں، جہاں انہیں “South Asian Women Excellence in Cinema & Arts” کے پہلے اعزازی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانز میں ’’بیگم شمیم آرا‘‘ کی لیگیسی ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی ماڈل روما ریاض بھی عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی، جسے فیشن اور شوبز حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2018 میں ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں۔
عائشہ عمر نے ان سے منسوب
اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب کیے جانے والے متنازع بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک بیان وائرل ہو رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جو مرد گھروں میں سکون نہیں پاتے، انہیں غیر ازدواجی تعلقات قائم کر لینے چاہئیں۔ اس حوالے سے عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ کبھی ایسی سوچ رکھ سکتی ہیں اور نہ ہی ایسا بیان دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھوکا دہی اور غیر ازدواجی تعلقات ان کے نزدیک مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور یہ ان کی شخصیت اور اقدار کے خلاف ہے۔ اداکارہ نے صارفین سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر یا بیان کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کے ذرائع کی تصدیق ضرور کریں اور کسی کی ساکھ متاثر کرنے کیلئے جھوٹی معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ عائشہ عمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں، جنہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
سب لڑکے فراڈ ہوتے ہیں،
پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے خود سے محبت کریں اور اپنے بارے میں سوچیں۔ حال ہی میں فرحان سعید نے اداکارہ مامیا شجفر کے ساتھ ایک انٹرویو دیا، جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انٹرویو میں مامیا شجفر نے کہا کہ بہت سے لڑکے خواتین کو جھوٹے وعدوں سے گمراہ کرتے ہیں جس پر اداکار نے کہا کہ سب لڑکے فراڈ ہوتے ہیں، لڑکیوں کو زیادہ سمجھدار ہونا چاہیے۔ اداکار نے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے خود سے محبت کریں اور اپنے بارے میں سوچیں، دوسرے کو بچانے کیلئے اپنے ساتھ برا نہ کریں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، کسی کو بھی بس ایک موقع دینا کافی ہے۔ اداکار نے مزید کہا کہ میں صرف لڑکوں کی برائی نہیں کرنا چاہتا، کچھ لڑکے بھی ایسے ہوتے جن کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے۔
سینیئر بھارتی فلم پروڈیوسر نے
بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینیئر پروڈیوسر کے راجن نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 85 سالہ فلم پروڈیوسر کے راجن نے چنئی میں آدیار دریا میں چھلانگ لگائی۔ پولیس کے مطابق کے ارجن نے آدیار پل عبور کرتے ہوئے اپنے ڈرائیور سے گاڑی روکنے کو کہا جس کے بعد وہ اچانک گاڑی سے اترے اور دریا میں کو د گئے۔ ڈرائیور نے فوراً ریسکیو سروسز کو اطلاع دی، جو موقع پر پہنچے جس کے بعد سینیئر پروڈیوسر کو تلاش کرنے کا عمل شروع ہوا تاہم بعد ازاں ریسکیو حکام نے ان کی لاش برآمد کی اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کے راجن نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں تامل فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر قدم رکھا۔ فلمیں بنانے کے علاوہ انہوں نے چند فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔ وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز کی ایک ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ فلم پروڈیوسر کے راجن کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل فلم انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کے راجن کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
حرا مانی کے بولڈ لباس پر شدید تنقید
پاکستانی اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ملبوسات کے برانڈ کے لیے ایک نیا لباس متعارف کروایا، جس کی ویڈیو اور تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، حرا مانی سفید رنگ کے جالی دار لہنگے میں ملبوس تھیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس لباس کو ضرورت سے زیادہ ریویلنگ قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کچھ صارفین نے لباس کو نامناسب قرار دیا جبکہ بعض مداحوں نے حرا مانی کے فیشن سینس اور اعتماد کی تعریف بھی کی ہے۔
پورے فلمی کیریئر میں
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اپنے پورے فلمی کیریئر میں کبھی کسی فلم کا مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کسی فلم کا مکمل اسکرپٹ نہیں پڑھا ہے لیکن میں نے اسکرپٹ لکھا ضرور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم کی کہانی کا انداز، جذبات دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں اور وہ اس لیے مکمل اسکرپٹ پڑھنے سے گریز کرتے ہیں کہ زیادہ سوچ بچار میں نہ پڑا جائے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں جو گھڑیاں پہنتا ہوں ضروری نہیں کہ وہ میری ہوں ، میں اکثر اپنے دوستوں کی گھڑیاں بھی پہن لیتا ہوں۔
عائشہ عمر نے ان سے
اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب کیے جانے والے متنازع بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک بیان وائرل ہو رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ جو مرد گھروں میں سکون نہیں پاتے، انہیں غیر ازدواجی تعلقات قائم کر لینے چاہئیں۔ اس حوالے سے عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ کبھی ایسی سوچ رکھ سکتی ہیں اور نہ ہی ایسا بیان دے سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھوکا دہی اور غیر ازدواجی تعلقات ان کے نزدیک مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں اور یہ ان کی شخصیت اور اقدار کے خلاف ہے۔ اداکارہ نے صارفین سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر یا بیان کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کے ذرائع کی تصدیق ضرور کریں اور کسی کی ساکھ متاثر کرنے کیلئے جھوٹی معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ عائشہ عمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ہیں، جنہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی۔
اپنی پوری فلمی زندگی میں
بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے فلموں کے انتخاب اور اپنےکام کرنے کے انداز سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا کہ اگرچہ وہ کئی فلموں کے اسکرپٹس لکھنے کے عمل کا حصہ رہے ہیں، لیکن جب فلم منتخب کرنے کی بات آتی ہے تو ان کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پوری فلمی زندگی میں کبھی کسی فلم کا اسکرپٹ خود نہیں پڑھا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے اسکرپٹس لکھے ضرور ہیں، لیکن پڑھے نہیں۔ میں اسکرپٹ سنتا ہوں، کیونکہ جب میں پڑھتا ہوں تو میری ایک مشکل یہ ہےکہ میں تیسری لائن پڑھ رہا ہوتا ہوں مگر میرا ذہن پانچویں لائن پر پہنچ جاتا ہے، ان تین لائنوں کے فرق میں میرا ذہن آگے پیچھے ہوتا رہتا ہے۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ اسکرپٹ کو اس کے مصنف یا ہدایت کار سے سننا پسند کرتے ہیں تاکہ انہیں یہ اندازہ ہوسکےکہ فلم کس سمت جا رہی ہے اور ہدایت کار کا وژن کیا ہے۔ سلمان خان کے مطابق وہ فلم کی کہانی، اس کے جذباتی اثرات اور اس کے پیسے کمانےکی صلاحیت دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں خود اسکرپٹ پڑھوں تو میرے ذہن میں یہ آنا شروع ہو جاتا ہےکہ میں یہ فلم کیسے بناتا، جب کہ میرا وژن ہدایت کار یا مصنف سے مختلف ہوسکتا ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی ایک دلچسپ بات بتائی کہ اگرچہ مداح انہیں اکثر مہنگی گھڑیاں پہنے دیکھتے ہیں، لیکن ان کے پاس خود کوئی بہت بڑی لگژری گھڑیوں کی کلیکشن نہیں، بلکہ وہ اکثر اپنے دوستوں سے گھڑیاں ادھار لے لیتے ہیں۔
اسپین کا اسرائیل کی شرکت
اسپین نے یورپ کے سالانہ یورو ویژن مقابلہ موسیقی میں اسرائیل کی شرکت پر بائیکاٹ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے یوروویژن مقابلہ موسیقی 2026 کا بائیکاٹ کیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ یورپ کا سالانہ موسیقی مقابلہ ہے جس میں اسرائیل کی شرکت پر اسپین کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1961 کے بعد پہلی بار ہے کہ اسپین نے مقابلہ موسیقی کے بجائے متبادل پروگرام نشر کیے، ویانا میں مقابلے کا فائنل شروع ہوا تو اسپین کے ٹی وی چینل نے فلسطین کے حق میں بیان نشر کیا۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں اسپین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کہا کہ یوروویژن ایک مقابلہ ہے، لیکن انسانی حقوق نہیں، بے حسی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، فلسطین کے لیے امن اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے ساتھ آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سلووینیا اور آئس لینڈ نے بھی اس بائیکاٹ میں شمولیت اختیار کی۔
ورنر پنجاب نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل
پنجاب میں فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ گورنر پنجاب نے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026 کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد یہ قانون پورے صوبے میں نافذ العمل ہو گیا۔ حکام کے مطابق پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے قیام کا مقصد سینما اور موشن پکچر انڈسٹری میں ترقی، جدت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی پروڈکشنز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ ثقافتی شناخت کو بھی مضبوط بنایا جائے گا۔ اتھارٹی کے قیام سے فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کی مہارت بڑھانے کے لیے ملک اور بیرون ملک تربیتی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سینما انڈسٹری کی ترقی کے لیے ون ونڈو سہولت کاری فراہم کی جائے گی جبکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں موبائل، اوپن ایئر اور کمیونٹی سینما قائم کیے جائیں گے۔ پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے تحت بند سینما ہالز کو جدید سہولیات کے ساتھ بحال کیا جائے گا جبکہ پرانی فلموں کی ڈیجیٹائزیشن اور فلمی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے آرکائیونگ کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔
ثنایوسف قتل کیس میں تفتیشی افسر
ثنایوسف قتل کیس میں تفتیشی افسر نے ٹرائل کورٹ کو بتایا کہ ملزم کو شناختی پریڈ میں شناخت کر لیا گیا اور اُس کی خواہش پر مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان بھی ریکارڈ کیا گیا، جس میں اس نے قتل کا اعتراف کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر فخر عباس نے عدالت میں اہم انکشافات کیے۔ پراسیکیوٹر نوید حسین کی جانب سے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم عمر حیات کو جڑانوالہ میں اس کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے اسلام آباد آکر پستول کی نشاندہی کی جس کے بعد اسلحہ برآمد کر لیا گیا، جبکہ دورانِ تفتیش اُس مقام کی بھی نشاندہی کی گئی جہاں سے گاڑی کرائے پر لی گئی تھی اور گاڑی کی شناخت بھی کر لی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ ثناء یوسف کے کمرے کے دروازے پر لگے شیشے سے حاصل ہونے والے فنگر پرنٹس نادرا رپورٹ کے مطابق ملزم عمر حیات کے ثابت ہوئے، جبکہ ملزم اور مقتولہ کے درمیان واٹس ایپ چیٹ بھی تفتیش کا حصہ ہے ۔
ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی
پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے ایک واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ایک حالیہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں سیٹ پر ایک “مشکوک اور غیر محفوظ” صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جہاں ایک شخص کا رویہ انہیں پریشان کن لگا۔ انہوں نے اپنی سمجھ بوجھ سے فوری طور پر خود کو اس صورتحال سے نکال لیا اور بعد میں پروڈکشن ٹیم کو بھی آگاہ کیا حنا الطاف نے اس تجربے کے بعد انسٹاگرام پر کہا کہ خواتین کے لیے کام کی جگہوں پر محفوظ ماحول نہ ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے، اور اکثر انہیں اپنی حفاظت کے لیے ہر وقت چوکنا رہنا پڑتا ہے۔ انہوں نے دوسری خواتین کو بھی اپنی آواز پر بھروسہ کرنے اور ایسے حالات میں خاموش نہ رہنے کا مشورہ دیا۔ یہ بیان سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد کافی زیرِ بحث ہے، اور بہت سے لوگ ان کی اس جرات کو سراہ رہے ہیں کہ انہوں نے اس موضوع پر کھل کر بات کی۔
بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے
بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے شوہر سورج نمبیار سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں تاہم سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنے شوہر سورج نمبیار سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے یہ تصدیق انسٹاگرام کے ذریعے کی اورمداحوں اور میڈیا ہاؤسز سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے عاجزانہ درخواست ہے کہ ہماری رازداری اور وقار کا خیال رکھا جائے اور میرے یا سورج کے بارے میں کوئی جھوٹی خبریں نہ دیں۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہم نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم اس معاملے کو نجی اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے وقت نکال رہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں آپ سب کے تعاون کے شکر گزار ہوں گے۔
اداکارہ حنا الطاف کا دورانِ
نامور اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک اور غیر محفوظ تجربے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ شوٹنگ کے سیٹ پر موجود ایک شخص نے مجھے شدید غیر محفوظ اور بے حد غیر آرام دہ محسوس کروایا۔ حنا الطاف کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے مجھ سے بات کی، مجھے فوراً اندازہ ہو گیا کہ صورتحال محفوظ نہیں ہے، میں نے فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کیا اور متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو اس رویے کے بارے میں رپورٹ بھی کی۔ اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حوصلے اور بہادری کو سراہا اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ حنا الطاف کی جانب سے اس حساس معاملے پر کھل کر بات کرنے کو سوشل میڈیا پر اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے محفوظ ورک پلیس یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اسلام آباد کچہری،ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنائ یوسف کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران مقدمہ اپنے منطقی انجام اور ختمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت میں استغاثہ کی جانب سے سرکاری وکیل راجہ نوید حسین اور مدعی مقدمہ کے وکیل سردار قدیر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران کیس کے اہم قانونی پہلوؤں اور گواہیوں کا جائزہ لیا گیا۔ کیس میں اہم پیش رفت یہ ہوئی کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے تمام گواہان پر جرح کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 28 گواہان عدالت میں پیش ہوئے جن کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد استغاثہ کی شہادتوں کا مرحلہ ختم ہو گیا ہے۔عدالتی طریقہ کار کے مطابق، اب یہ کیس اپنے آخری مرحلے میں ہے ۔ اگلی سماعت پر ملزم ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کروائے گا۔ملزم کا بیان قلمبند ہونے کے بعد کیس میں ختمی جرح کا آغاز ہوگا۔عدالت نے فریقین کے دلائل اور گواہان کی حاضری مکمل ہونے کے بعد کیس کی مزید سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند سماعتوں میں اس اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا
لاہور ہائیکورٹ، رجب بٹ کو پولیس
لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت پیشی کے موقع پر پولیس پروٹوکول دینے کے خلاف دائر درخواست پولیس رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ کو جان کے خطرے کے باعث سکیورٹی فراہم کی گئی۔درخواست گزار پلوشہ عبدالحد نے وکیل فیاض رامے کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، جس میں آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی سکیورٹی اور رجب بٹ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ کے خلاف سیشن کورٹ میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے کا ٹرائل جاری ہے اور درخواست گزار اس مقدمے میں گواہ ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق ملزم ہونے کے باوجود رجب بٹ کو ہر پیشی پر پولیس پروٹوکول دیا جاتا ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ رجب بٹ نہ کوئی پبلک آفس ہولڈر ہیں اور نہ ہی کسی سرکاری عہدے پر فائز ہیں، اس کے باوجود انہیں سکیورٹی اور پروٹوکول فراہم کرنا غیر قانونی ہے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت رجب بٹ کو عدالت پیشی کے موقع پر دئیے جانے والے پروٹوکول کو واپس لینے کا حکم دے۔
تبو نے بالی ووڈ میں خواتین
بھارت کی معروف اداکارہ تبو نے بالی ووڈ میں خواتین کودرپیش مسائل کا پردہ چاک کردیا۔ تبو نے بالی ووڈ انڈسٹری میں خواتین کے لیے عمر کو لے کر موجود سخت رویوں اور دباؤ پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں اکثر خواتین کی عمر کو ان کی صلاحیت سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ایک انٹرویو میں تبو کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر آپ کی عمر کے بارے میں آپ سے بھی زیادہ فکر کرتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ آپ کو بار بار آپ کا عکس دکھانا چاہتے ہیں حالانکہ ہر کسی کے گھر میں آئینہ موجود ہوتا ہے۔ ان کے مطابق عمر کوئی اچانک آنے والی چیز نہیں بلکہ یہ ایک مسلسل اور روزمرہ کا تجربہ ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ انڈسٹری میں خواتین کو اکثر یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اصل وجہ بتانے کے بجائے بہانے بنائیں، جیسے شیڈول کی مصروفیت۔ انہوں نے کہا کہ ان کو کہا جاتا ہے کہ کسی فلم کو نہ کرنے کی اصل وجہ نہ بتائیں، صرف تاریخوں کا بہانہ کریں اور بات ختم کردیں لیکن میں نے یہ کبھی نہیں سمجھا اگر مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آتا تو میں صاف کہہ دیتی ہوں۔ تبو نے واضح کیا کہ وہ ہمیشہ اپنی رائے اور خیالات کا اظہار کھل کر کرتی ہیں اور کسی بھی پروجیکٹ کو مسترد کرنے میں اصل حقیقات کو ترجیح دیتی ہیں۔ واضح رہے کہ تبو کی حالیہ فلم ’بھوت بنگلا‘ ریلیز ہو چکی ہے اور وہ نگرانجنا اککینی کی فلم ’کنگ100‘ کی شوٹنگ کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی کہانی بالی وڈ انڈسٹری میں خواتین کی جدوجہد اور ان کے لیے معیار کی سختیوں کی عکاسی کرتی ہے۔
کیا پاپارازی نے کانز فلم فیسٹیول
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کانز فلم فیسٹیول میں فوٹوگرافرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو ہیں۔ فرانس میں کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے مختلف ستاروں نے شرکت کی، ریڈ کارپٹ پر عالیہ بھٹ نے آسٹریلوی فیشن ڈیزائنر تمارا رالف کا ڈیزائن کردہ ہلکے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ تاہم اس بار اداکارہ کا کانز لُک اتنا وائرل نہ ہوا جتنا وہ فوٹوگرافرز کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر وائرل ہوئیں۔ سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ادکارہ کو پراعتمادی کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کرتے اور پھر فوٹوگرافرز کے سامنے پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں فوٹوگرافرز ریڈ کارپٹ پر موجود دیگر مشہور شخصیات کی تصاویر لیتے رہے، بہت کم ہی کیمرے ایسے تھے جن سے اداکارہ کی تصویر لی گئی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک افسوس کا مقام ہے۔ عالیہ بھٹ فیسٹیول میں دوسری مرتبہ جلوہ گر ہورہی ہیں ارو کوئی انہیں جانتا بھی نہیں ہے، کسی نے تصویر نہیں لی۔ ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ اس طرح سے ہاتھ ہلا رہی ہے جیسے وہ سرخیوں میں شامل ہوں گیں جب کہ اس دوران کیمرے ہوائی جہاز کے موڈ پر ہیں۔ ایک صارف نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئےکہا کہ کسی کو فرق نہں پڑتا فوٹو گرافر نے تصاویر لی یا نہیں، عالیہ بھٹ فیسٹیول میں بھارت کی نمائندگی کررہی ہیں۔
حدیقہ کیانی کو فن موسیقی میں
گورنرہاؤس لاہور میں بدھ کے روز سول ایوارڈز کی تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر پاکستان کی جانب سے معروف پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کو فن موسیقی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گورنر سے ستارہ امتیاز ملنے کی ویڈیو اور ستارہ امتیاز کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ مجھے کل ستارہ امتیاز حاصل ہونے پر بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ میرے لیے اب بھی ناقابل یقین ہے کہ تمغہ امتیاز ملنے کے 20 سال بعد مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا۔ حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ میں یہ اعزاز اپنے بیٹے، اپنے سامعین، چاہنے والوں، خاندان اور ان تمام لوگوں کے نام کرتی ہوں جو برسوں سے اس سفر کا حصہ رہے ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب کے ساتھ یہ سفر آج بھی جاری ہے۔ حدیقہ کیانی نے بتایا کہ یہ ایک خوبصورت اتفاق ہے کہ اس بار بھی میں نے سرخ لباس ہی پہنا تھا اور 20 سال قبل بھی تمغہ امتیاز ملتے وقت بھی میں نے سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔
مونی رائے اور سوراج نمبیار کی علیحدگی کی
بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے اور ان کے شوہر سوراج نمبیار کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، جس کے بعد سوراج نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مونی کی قریبی دوست اور اداکارہ دیشا پٹانی نے بھی سوراج کو ان فالو کردیا، جس سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ مونی اور سوراج نے 2022میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے تھے۔شادی کے چار سال بعد اب دونوں کے درمیان دوریاں بڑھنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سوراج نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اپنی شادی کی تصاویر بھی ہٹا دی تھیں، جبکہ مونی نے اب تک اپنی شادی اور ہنی مون کی تصاویر محفوظ رکھی ہیں۔
ہمایوں سعید بس کنڈکٹر بن گئے، دلچسپ ویڈیو وائرل
اداکار ہمایوں سعید کی ملک کی کئی معروف شخصیات کیساتھ بس میں سفر کرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ بس کنڈکٹرز کے روایتی انداز میں پاک چائنا، پاک چائنا کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب کہ ان کے اس انداز پر ساتھی مسافروں کو قہقہے لگا کر ہنستے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو اتوار کی شب معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد اداکار کے پاکستان مونومنٹ سے پاک چائنا سینٹر جانے والی بس میں دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ سفر کے دوران بنائی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سیوائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ہمایوں سعید کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔اداکار نے 1995 میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب ان کا شمار ملک کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔
ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر نے مستقل
ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر اب مستقل طور پر امریکا سے پاکستان منتقل ہو گئے ۔فاران طاہر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ انہوں نے مستقل طور پر پاکستان منتقل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری مرحومہ والدہ یاسمین طاہر کو ڈیمنشیا ہو گیا تھا اور وہ صرف ان لوگوں کو یاد کر سکتی تھیں جو ان کے سامنے ہوں، اس لیے میں نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔ اداکار نے بتایا کہ اب میری والدہ کا تو انتقال ہو چکا ہے لیکن میرے والد بہت بوڑھے ہیں، میں ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور جب میں مستقل طور پر پاکستان منتقل ہو گیا ہوں تو میں نے یہاں کام بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔
معروف بھارتی اداکار دلیپ راج
معروف بھارتی اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج(daleep raj) دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی عمر 47 سال تھی۔ ریاست کرناٹکا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار دلیپ راج کو رہائش گاہ پر ہی دل کا دورہ پڑا ، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ معروف اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے اداکار کی مشہور فلموں میں میلانا، یوٹرن، آرکسٹرا میسور جیسی فلمیں شامل ہیں جبکہ انہوں نے مختلف ڈراموں میں بھی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔ دلیپ راج کی موت کی خبر پر ناصرف انڈسٹری بلکہ ان کے مداح بھی غمزدہ ہیں۔
یہ ہمارے دین میں ہے
پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے یہ ہمارے دین میں ہے کہ جب بیٹوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے۔ مریم نفیس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے بعد بیٹوں کی ماؤں کے رویوں کے حوالے سے اہم گفتگو پر اظہارِ خیال کیا۔ اداکارہ نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے دین میں ہے جب بچوں کی شادیاں ہوجائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے کیونکہ ہر فیملی کو پرائیویسی اور اپنی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ مریم نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا میرا بیٹا عیسیٰ ابھی دو سال کا بھی نہیں ہے، لیکن میں نے سوچ رکھا ہے کہ جب وہ بڑا ہوگا اور شادی ہوگی تب ہم اسے الگ کردیں گے، ہم اس پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالیں گے، اس کی بیوی کا کام نہیں ہے ہمیں سنبھالنا۔ اداکارہ کے مطابق اگر اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ماں باپ بیٹے کو الگ گھر لے کر دے سکیں یا بیٹا خود لے تو سسرال والوں کو چاہیے کہ نئی آئی لڑکی کو اس کے کمرے اور کچن کے لیے اسپیس دے دیں، کیونکہ یہ دماغی طور پر کرنا ہوتا ہے۔ مریم نے کہا جب آنٹیاں (ساسیں) یہ سوچ لیتی ہیں کہ ہم جو کررہی ہیں وہی صحیح ہے اور نئی آنے والی گھر میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتی، تو یہاں سے خرابیاں پیدا ہوتی ہیں، ہوسکتا ہے وہ لڑکی کچھ بہتر ہی کرے۔
پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر
بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ اپنے بارے میں پھیلنے والی پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خود بھی یقین کرنے لگی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارا اڈوانی نے بتایا کہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہوئیں، جن پر متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے چہرے کی سرجری کروائی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مسلسل تبصروں اور تنقید کے باعث وہ کچھ وقت کے لیے خود بھی سوچنے لگیں کہ شاید واقعی ان کے چہرے میں کوئی تبدیلی آگئی ہے۔ تاہم بعد میں انہیں احساس ہوا کہ یہ صرف افواہیں اور سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیاں تھیں۔کیارا اڈوانی کا کہنا تھا کہ وہ عموماً منفی تبصروں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن بعض اوقات ایسی باتیں جذباتی طور پر متاثر بھی کرتی ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور ان کے بھی جذبات ہوتے ہیں، اس لیے سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مہوش حیات کی زندگی کا بہترین
پاکستانی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والا مشہور آئٹم سانگ ’بلی‘ دراصل ان کی زندگی کے بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے فنی سفر اور ڈراموں سے فلموں کی جانب منتقلی کے دلچسپ تجربات شیئر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’بلی‘ پر پرفارم کرنا ان کے لیے ایک بڑا اور بولڈ قدم تھا جو کسی بھی سمت جا سکتا تھا۔ مہوش حیات نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران وہ تھکن اور جسمانی چوٹوں کا شکار ہونے کے باوجود کافی پرجوش تھیں۔ اداکارہ کے مطابق انہیں ہمیشہ سے یقین تھا کہ ان کا چہرہ بڑے پردے کے لیے موزوں ہے، اور اس بات کی تصدیق سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی ایک ڈرامے کے دوران انہیں یہ کہہ کر کی تھی کہ ان میں فلم اسٹار بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ اسی شو میں اداکار فہد مصطفیٰ نے شوٹنگ کا ایک مضحکہ خیز واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ مہوش حیات کی پرفارمنس اس قدر جاندار تھی کہ جس لوکیشن پر شوٹنگ ہو رہی تھی، اس کا مالک انہیں پرفارم کرتے ہوئے دیکھنے میں اتنا محو ہوا کہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اونچائی سے گر پڑا۔ واضح رہے کہ یہ جوڑی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر فلم ‘زومبیڈ’ (Zombied) میں نظر آئے گی، جو رواں سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔
مندانا کریمی نے 16 برس بعد
ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی نے 16 برس بعد بھارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی نژاد اداکارہ اور ماڈل مندانا کریمی نے موجودہ ایران امریکا کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت چھوڑنے کا اعلان کیا۔ منڈانا کریمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ تقریباً 16 برس بھارت میں گزارنے کے بعد اب اپنے دوسرے گھر کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع اور ایران کی صورتحال نے انہیں جذباتی طور پر بہت متاثر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انہیں شہرت، محبت اور نئی شناخت دی تاہم موجودہ حالات کے باعث انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بیگ تیار ہے اور میں ایران جانے کی تیاری کررہی ہوں، اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے ممبئی میں احتجاج میں حصہ لینے کے بعد اپنے بہت سے دوستوں کو کھو دیا ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ بھارت نے مجھے دھوکہ دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں 16 سال تک یہاں رہی ہوں، میں نے ممبئی میں خود کو کبھی اتنا اکیلا محسوس نہیں کیا جتنا ان دو مہینوں کے دوران کیا ہے۔
وجے کے وزیراعلیٰ بننے کے
جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے نو منتخب وزیراعلیٰ اداکار جوزف وجے اور اداکارہ تریشا کرشنن کی تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن اتوار کو اداکار سے سیاستدان بننے والے وجے کی بطور وزیرِ اعلیٰ تامل ناڈو حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد خبروں کی زینت بنی رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تقریب میں تھلاپتی جوزف وجے کے والدین کے ساتھ موجود تھیں۔ پیر کو تریشا نے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کی، تاہم سب سے زیادہ توجہ اس کے کیپشن نے حاصل کی۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، محبت ہمیشہ گرج دار اور اس کی گونج زیادہ ہوتی ہے۔ اس جملے نے فوراً ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے وجے کے ساتھ ان کے تعلقات کی افواہوں کے تناظر میں چہ مگوئیاں شروع کر دیں۔ اداکار کی بطور وزیر اعلیٰ حلف برداری: 43 سالہ تریشا جو بہت زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں، اپنی والدہ اوما کرشنن کے ساتھ تقریب میں شریک ہوئیں، جب وجے نے حلف لینے کے بعد عوام سے خطاب کیا تو تریشا انہیں تامل ناڈو کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے دیکھ کر جذباتی ہو گئیں، وہ تالیاں بجنے کے دوران آنسوؤں کے ساتھ مسکراتی دکھائی دیں۔ سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں تریشا، وجے کی والدہ شوبھا کو گرمجوشی سے گلے لگا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ وجے اور تریشا کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اگرچہ دونوں کے ماضی میں بھی تعلقات کی افواہیں زیر گردش رہی ہیں، 2025 میں وجے کی اہلیہ سنگیتا کی جانب سے 26 سالہ شادی ختم کرنے اور ایک اداکارہ کے ساتھ شوہر کے مبینہ تعلقات کا الزام لگانے کے بعد قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ سنگیتا اور ان کے دو بچے اتوار کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ طلاق کی خبروں کے چند دن بعد وجے اور تریشا کو چنئی میں ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تریشا وجے کی رہائش گاہ پر بھی اس دن موجود تھیں جب انتخابات کے نتائج آرہے تھے یاد رہے کہ یہ تریشا کی سالگرہ کا بھی دن تھا۔
بھارتی اداکار دلیپ راج دل کا
بھارتی اداکار و پروڈیوسر دلیپ راج دل کا دورہ پڑنے سے 47 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار دلیپ راج کو آج صبح اچانک سینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال روانہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اداکارکو ان کی رہائش گاہ پر ہی دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ راج کی موت کی خبر پر ناصرف انڈسٹری بلکہ ان کے مداح بھی غمزدہ ہیں۔ اداکار کی مشہور فلموں میں میلانا، یو ٹرن، آرکسٹرا میسور جیسی فلمیں شامل ہیں جبکہ انہوں نے مختلف ڈراموں میں بھی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔
]عمران عباس فٹنس دکھانے پر ٹرولنگ
پاکستانی اداکار عمران عباس ایک بار پھر اپنی فٹنس تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ کی زد میں آ گئے۔اداکار اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ فٹنس کے شوق کے لیے بھی مشہور ہیں، انہوں نے حال ہی میں جِم سے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ اے آئی نہیں بلکہ حقیقی فٹنس ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی فٹنس کا مذاق اڑایا، ایک صارف نے لکھا کہ میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنے لیے اے آئی استعمال کریں، شاید زیادہ بہتر لگتے۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا بھائی چھوڑ دیں، آپ میں وہ بات نہیں ہے، کسی مداح نے لکھا پچھلے کچھ دنوں سے عمران عباس اے آئی پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اسی لیے اب ایسی پوسٹس پر یقین کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک اور صارف نے سلمان خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اصل باڈی تو صرف سلمان خان کی ہے۔ دوسری جانب کئی اکاؤنٹس سے ان کی تعریف بھی کی گئی۔واضح رہے کہ عمران عباس پاکستان کے مقبول اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک
پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اور بڑا اعزاز، معروف ہدایت کار بلال لاشاری اور نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اب 21 مئی 2026 کو چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی چین میں نمائش کی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستانی شوبز حلقوں اور فلمی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اس شاندار خبر کو اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا جس میی انہوں نے مشہور فلم ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا کی کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ پہلے ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرچکی ہے اور باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی پاکستانی فلموں میں سرفہرست سمجھی جاتی ہے۔ فلم نے اپنی منفرد کہانی، شاندار سینماٹوگرافی، جدید ایکشن مناظر اور عالمی معیار کی پروڈکشن کے باعث بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد پذیرائی حاصل کی۔ فلم میں پاکستان کے معروف اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے مرکزی کردار ادا کیے جبکہ فلم کے کرداروں اور ڈائیلاگز کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ فلمی ماہرین کے مطابق چین کا فلم کوٹہ سسٹم دنیا کے سب سے سخت اور ایکسکلوسیو فلم کوٹہ سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے جہاں ہر سال محدود غیر ملکی فلموں کو ہی ریونیو شیئرنگ کوٹہ سسٹم کے تحت ریلیز کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس کوٹہ میں شامل ہونے کے لیے نہ صرف مختلف ممالک بلکہ ہالی ووڈ کی بڑی فلمیں بھی سخت مقابلہ کرتی ہیں۔ ایسے میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا چین کے ریونیو شیئرنگ کوٹہ سسٹم کے لیے منتخب ہونا پاکستان اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک تاریخی اعزاز قرار دیا جارہا ہے چین جیسے بڑے فلمی مارکیٹ میں پاکستانی فلم کی نمائش نہ صرف پاکستان کے سینما کے عالمی معیار کا ثبوت ہے بلکہ اس سے مستقبل میں مزید پاکستانی فلموں کے لیے بین الاقوامی مارکیٹس کے دروازے بھی کھل سکتے ہیں چین جیسے بڑے فلمی مارکیٹ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم چینی ناظرین کو بھی اپنی جانب متوجہ کرے گی اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو عالمی سطح پر مزید مضبوط پہچان ملے گی۔ شوبز حلقوں نے بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیاب فلم کی وجہ پاکستانی سینما بھی اب بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہا ہے اور یہ کامیابی پوری پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ّفلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنیوالے سینئراداکارم
پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیوالے سینئراداکار مصطفی قریشی نے زندگی کی86 بہاریں دیکھ لیں، ان کے مداحوں کی جانب سے 11مئی پیر کو ان کی سالگرہ منائی گئی۔مصطفی قریشی 11مئی 1940کو حیدرآباد سندھ میں پیدا ہوئے اور ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ان کی پہلی فلم1958میں ریلیز ہوئی،جس نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا، اس فلم میں نے انھیں منفرد شناخت اور پہچان دیدی۔ پنجابی فلموں نے مصطفی قریشی کی شہرت کو چارچاند لگادیے،پہلی پنجابی فلم ’’چارخون دے پیاسے‘‘میں بھی یادگار کردار نبھایا۔اسی طرح ’’مولا جٹ‘‘ میںسپر سٹا رمصطفی قریشی نے نوری نت کے کردار کو بھی انمول بنادیا۔40سال سے زائد عرصہ کے دوران ساڑھے 600سے زائد فلموں میں پرفارم کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان میں ’’لاکھوں میں ایک، جی دار، سرگم، جیوا، ناگ دیوتا، وڈیراسائیں، سانجھی ہتھکڑی، ضدی خان، خودار، بدلے دی آگ، ہانگ کانگ کے شعلے، سجاول ڈاکو، شعلے، سنگسار، جٹ دا ویر، حراست، ہٹلر، اسمگلر، گرفتار، خان دوست، چورسپاہی، حشرنشر، ہتھکڑی، پردیسی اورعندلیب‘‘سمیت دیگرشامل ہیں۔
خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہوں،صباقمر
پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل رہ جانا بھی اپنی خاص معنویت رکھتا ہے۔ اداکارہ ایک بار پھر اپنے منفرد خیالات کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے اپنی زندگی، خواہشات اور ادھورے پن کے احساس پر نہایت گہرے انداز میں گفتگو کی۔ صبا قمر نے کہا کہ ان کی زندگی بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کی فلموں جیسی محسوس ہوتی ہے، جہاں ادھورے پن میں بھی ایک عجیب خوبصورتی اور کشش موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا وہ خود کو ایک ادھوری روح سمجھتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ زندگی میں کچھ چیزوں کا نامکمل رہ جانا بھی اپنی خاص معنویت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو خواہش کرنے کا جذبہ ہی ختم ہو جاتا ہے، اسی لیے درد، کمی اور ادھورے پن میں بھی ایک خاص لطف موجود ہے۔صبا قمر کے اس فلسفیانہ انداز نے مداحوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ انہیں گہرے غور و فکر پر بھی مجبور کر دیا۔
فضا علی کا اداکاراؤں کو لباس
میزبان و اداکارہ فضا علی نے اداکاراؤں کو لباس کے حوالے سے مفید مشورہ دے دیا۔ انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کو مختصر لباس پہننے کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ماحول اور ثقافت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ فضا علی حال ہی میں ٹک ٹاکر سوزین خان کا انٹرویو کر رہی تھیں جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو لباس کے انتخاب میں حدود کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اداکاراؤں کو اپنی حدود برقرار رکھنی چاہئیں کیونکہ ہم پاکستان میں رہتے ہیں، ہمیں اپنی ثقافت کے مطابق لباس پہننا چاہیے۔ فضا علی نے کہا کہ اگر اداکارائیں بولڈ لباس پہنتی ہیں تو اسے اسلامی ریاست میں مناسب نہیں سمجھا جاتا، اس پر تنقید اور تنازع جنم لیتا ہے کیونکہ مداح آپ کو اس انداز میں دیکھنا پسند نہیں کرتے۔
خدیجہ سلیم نے ’ماہ نور‘ کے بارے میں
اداکارہ خدیجہ سلیم نے ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ کے بارے میں تفصیلات بیان کردیں۔ ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ میں اداکارہ خدیجہ سلیم ’ماہ نور‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ ہمایوں اشرف (زین) کے لیڈ رول میں موجود ہیں جبکہ زویا ناصر ’مہوش‘ کا منفی کردار ادا کررہی ہیں۔خدیجہ سلیم نے کہا کہ ماہ نور کی شوٹنگ ہم نے بہت اچھے طریقے سے کی ہے، ڈرامے میں زیادہ منفی کردار نہیں ہیں، اگر کسی کو ولن کے کردار میں دکھایا بھی گیا ہے تو بتایا گیا ہے کہ وہ اس طرح سے کیوں ہوا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامے میں کسی کا مثبت کردار ہے تو یہ کیوں ہے اور اس کا سوچنے کا نظریہ کیا ہے، کوئی بلیک اینڈ وائیٹ نہیں ہے سب چیزیں گرے دکھائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کسی بھی پروجیکٹ کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس پروجیکٹ میں بہت ہی ٹیم ورک کیا گیا ہے کیونکہ ہمارے ڈائریکٹر بھی بیچ میں تبدیل ہوگئے تھے۔خدیجہ سلیم نے کہا کہ ہم پورے پروجیکٹ کو ساتھ لے کر چلے، خود بھی اپنا بیسٹ دیا اور دوسرے کو بھی اسپیس دی ہے۔اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ ’ماہ نور‘ کی کہانی اور کرداروں کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جائے گا۔
عمران عباس فٹنس دکھانے
پاکستانی اداکار عمران عباس ایک بار پھر اپنی فٹنس تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرولنگ کی زد میں آ گئے۔اداکار اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ فٹنس کے شوق کے لیے بھی مشہور ہیں، انہوں نے حال ہی میں جِم سے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ اے آئی نہیں بلکہ حقیقی فٹنس ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی فٹنس کا مذاق اڑایا، ایک صارف نے لکھا کہ میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنے لیے اے آئی استعمال کریں، شاید زیادہ بہتر لگتے۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا بھائی چھوڑ دیں، آپ میں وہ بات نہیں ہے، کسی مداح نے لکھا پچھلے کچھ دنوں سے عمران عباس اے آئی پوسٹس کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اسی لیے اب ایسی پوسٹس پر یقین کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک اور صارف نے سلمان خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اصل باڈی تو صرف سلمان خان کی ہے۔ دوسری جانب کئی اکاؤنٹس سے ان کی تعریف بھی کی گئی۔واضح رہے کہ عمران عباس پاکستان کے مقبول اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
خواہشوں کا مل جانا،
اداکارہ صبا قمر نے کہاہے کہ خواہشوں کا مل جانا، خواہشوں کو مار دیتا ہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے خود کو ایک ادھوری روح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں سب کچھ پا لینے کے بجائے چیزوں کا ادھورا رہ جانا ایک الگ ہی لطف رکھتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی زندگی کا موازنہ بھارتی ہدایت کار امتیاز علی کی فلموں کے کرداروں سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ان کی فلموں میں ادھورے پن میں ایک خاص احساس اور خوبصورتی چھپی ہوتی ہے، وہ خود بھی اپنی زندگی میں اسی کیفیت کو محسوس کرتی ہیں۔ خواہشات کی تکمیل پر بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ جب انسان کی تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو مزید کچھ حاصل کرنے کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے، حقیقت میں خواہشوں کا مل جانا ہی خواہشوں کو مار دیتا ہے۔ انہوں نے ایک منفرد فلسفہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ درد کو بھی ایک نعمت سمجھتی ہیں، ان کے مطابق اگر زندگی میں درد ہے تو اس کا اپنا ایک مزہ ہے، کیونکہ یہی وہ احساس ہے جو انسان کو متحرک رکھتا ہے۔
محبت کیلئے کیریئر قربان نہیں کرسکتی
لاہور: پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے مستقبل، محبت اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنے کیریئر اور خوابوں پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔ پاکستان کی نوجوان اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ان کی اولین ترجیح ان کا کام، اہداف اور ذاتی ترقی ہے۔ اور وہ محبت کی خاطر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو قربان کرنے پر یقین نہیں رکھتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی شخص کو حاصل کرنے کے لیے اپنی شناخت یا مستقبل کو نقصان نہیں پہنچائیں گی۔ وہ اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں۔ اور اپنے کام پر مکمل توجہ دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ محبت زندگی کا اہم پہلو ضرور ہے، مگر وہ اسے اپنی کامیابیوں پر غالب نہیں آنے دیں گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مداح اکثر انہیں مختلف ساتھی اداکاروں کے ساتھ جوڑتے رہتے ہیں۔ اگرچہ وہ اسے ڈراموں کی مقبولیت سمجھتی ہیں، تاہم ایسی افواہوں کے اثرات ان کی فیملی پر بھی پڑتے ہیں۔ دنانیر مبین نے کہا کہ ان کے والدین بعض اوقات سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں سے پریشان ہو جاتے ہیں۔ جس کے باعث یہ صورتحال کبھی کبھار ان کے لیے مشکل بن جاتی ہے۔ وہ اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے درمیان واضح توازن رکھنا چاہتی ہیں اور فی الحال ان کی تمام تر توجہ اپنے روشن مستقبل پر مرکوز ہے۔
جونیئر اداکار کو کھانے سے روکنے
اداکار امیت بہل نے انکشاف کیا کہ اکشے کھنہ کو ایک مرتبہ جب معلوم ہوا کہ ایک اداکار کو مرکزی کاسٹ اور عملے کے ساتھ کھانے سے روک دیا گیا ہے تو وہ پروڈیوسر پر آتش فشاں کی طرح پھٹ پڑے۔ امیت بہل نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کریکٹر اداکار جو الگ ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا، اکشے کے ہوٹل میں دوپہر کے کھانے کے لیے آیا تھا، جیسے ہی اس نے کھانے کا پہلا نوالہ لیا تو پروڈیوسر کی بیوی یا کسی رشتہ دار نے دیکھ کر کہا کہ وہ یہاں کا حصہ نہیں اور اسے یہ کھانا نہیں کھانا چاہیے۔ سینئر اداکار نے بتایا کہ پروڈکشن ٹیم نے بھی اسے کھانے سے روک دیا، جس پر وہ دل برداشتہ ہو کر خاموشی سے پلیٹ ایک طرف رکھ کر بیٹھ گیا۔ امیت بہل کے مطابق اکشے کھنہ نے یہ منظر دور سے دیکھا اور فوراً مداخلت کی، انہوں نے پروڈیوسر اور عملے پر سخت الفاظ میں تنقید کی اور کہا کہ ’بھوک اور عزت کا اصل مطلب کیا ہے؟ فلم پلیٹوں یا کھانے کی مقدار سے نہیں بنتی، بلکہ لوگوں کی دعاؤں سے بنتی ہے‘۔ امیت نے مزید بتایا کہ اس دن انہیں اندازہ ہوا کہ اکشے اپنے ساتھی فنکاروں کے لیے کتنے حساس اور فکر مند ہیں۔
یوٹیوبر رجب بٹ کو پولیس پروٹوکول
لاہورہائیکورٹ میں یوٹیوبررجب بٹ کو عدالت پیشی کے موقع پر پولیس پروٹوکول فراہم کرنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔ہائی کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 11مئی کو ہوگی۔ درخواست پر سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ کریں گے۔ درخواست شہری پلوشہ عبدالحد کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک سوشل میڈیا شخصیت کو سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے پولیس پروٹوکول فراہم کرنا اختیارات کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔ عدالت نے پہلے ہی فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ درخواست میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل پنجاب، ڈی آئی جی سکیورٹی اور رجب بٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ غیر ضروری پروٹوکول اور سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق پالیسی واضح کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اپنی نئی فلم “سائیکو” کی پروموشن کے سلسلے میں سیالکوٹ پہنچ گئیں، جہاں ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ کی میزبانی معروف ماڈل اداکار سمیع خان اور فیشن ڈیزائنر آمنہ احمد نے کی، جبکہ شوبز، سوشل اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران فلم “سائیکو” کی جھلکیاں بھی پیش کی گئیں جنہیں حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ایک منفرد کہانی پر مبنی ہے اور شائقین کو اس میں بہترین اداکاری اور سنسنی خیز مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ اداکار سمیع خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور “سائیکو” شائقینِ فلم کے لیے عید الاضحیٰ پر ایک بہترین تحفہ ثابت ہوگی۔ تقریب میں موجود مہمانوں نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ فلم کو معروف ہدایت کار اداکار شان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم “سائیکو” عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
خدیجہ سلیم نے ’ماہ نور‘ کے بارے میں
اداکارہ خدیجہ سلیم نے ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ کے بارے میں تفصیلات بیان کردیں۔ ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ میں اداکارہ خدیجہ سلیم ’ماہ نور‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ ہمایوں اشرف (زین) کے لیڈ رول میں موجود ہیں جبکہ زویا ناصر ’مہوش‘ کا منفی کردار ادا کررہی ہیں۔خدیجہ سلیم نے کہا کہ ماہ نور کی شوٹنگ ہم نے بہت اچھے طریقے سے کی ہے، ڈرامے میں زیادہ منفی کردار نہیں ہیں، اگر کسی کو ولن کے کردار میں دکھایا بھی گیا ہے تو بتایا گیا ہے کہ وہ اس طرح سے کیوں ہوا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ڈرامے میں کسی کا مثبت کردار ہے تو یہ کیوں ہے اور اس کا سوچنے کا نظریہ کیا ہے، کوئی بلیک اینڈ وائیٹ نہیں ہے سب چیزیں گرے دکھائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کسی بھی پروجیکٹ کے لیے ضروری ہوتا ہے، اس پروجیکٹ میں بہت ہی ٹیم ورک کیا گیا ہے کیونکہ ہمارے ڈائریکٹر بھی بیچ میں تبدیل ہوگئے تھے۔خدیجہ سلیم نے کہا کہ ہم پورے پروجیکٹ کو ساتھ لے کر چلے، خود بھی اپنا بیسٹ دیا اور دوسرے کو بھی اسپیس دی ہے۔اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ ’ماہ نور‘ کی کہانی اور کرداروں کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جائے گا۔
اداکارہ سیلینا جیٹلی کا شوہر
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سیلینا جیٹلی کی شکایت پر ان کے آسٹریئن شوہر پیٹ ہیگ کے خلاف ممبئی پولیس نے تشدد، ہراسانی اور دھمکیوں کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جن میں جسمانی نقصان، ذہنی اذیت اور مسلسل ہراسانی سے متعلق الزامات شامل ہیں۔ کیس کا تعلق Protection of Women from Domestic Violence Act, 2005 کے تحت جاری کارروائی سے بھی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تفتیش میں عدم تعاون کے باعث پیٹر ہیگ کے خلاف لوک آؤٹ سرکولر جاری کر دیا گیا ہے، جو عام طور پر اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب کسی ملزم کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید پیش رفت شواہد کی بنیاد پر کی جائے گی، جبکہ اب تک ملزم یا ان کے وکلا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے اپنے ماں بننے کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پر ایک خوبصورت فوٹو شوٹ شیئر کیا۔ جس میں وہ اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ سفید رنگ کے ملبوسات میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر دلکش کپشن لکھا۔ کہ اس موسم گرما میں ہمارے لیے بہت کچھ اور ساتھ بچے کی ایموجی بھی شامل کی۔ پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے لیے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح ننھے مہمان کی آمد کے منتظر ہیں۔
نورا فتیحی نے متنازع گانے
بالی وڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسرنورا فتحی نے متنازع گانے “سرکے چنر” کے معاملے پر بھارتی نیشنل کمیشن فار ویمن سے معافی مانگ لی۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، تاہم ایک فنکار کے طور پر وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی 7 مئی کو دہلی میں نیشنل کمیشن فار ویمن کے سامنے پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے تحریری معافی نامہ جمع کروایا۔ یہ تنازع فلم’’ کے ڈی دا ڈیول ‘‘کے گانے’’سرکے چنر‘‘کے بعد سامنے آیا تھا، جس پر فحاشی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
میٹ گالا 26: جیف بیزوز پر 20 ملین
امریکی ارب پتی شخصیت اور ایمازون کے بانی چیف جیف بیزوز اور ان کی اہلیہ لورین سانچیز میٹ گالا 2026میں اعزازی مشترکہ چیئرپرسن بنائے جانے کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جیف بیزوز پر الزام ہے کہ انہوں نے میٹ گالا 2026 میں نمایاں حیثیت حاصل کرنے کے لیے 10 سے 20 ملین ڈالرز خرچ کیے۔ رپورٹ میں ایک ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ عمل روایتی سرپرستی کے بجائے ثقافتی اثر و رسوخ کی خریداری کے مترادف ہے جس سے امیروں کے بڑھتے ہوئے کنٹرول پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ دوسری جانب سابق ووگ ایونٹ منتظم نے بھی اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اس تقریب میں شرکت میرٹ اور تخلیقی اثر و رسوخ کی بنیاد پر ہوتی تھی مگر اب اس کی نوعیت بدل رہی ہے اور یہ زیادہ تر لین دین پر مبنی ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورتِ حال پر شوبز اور فیشن انڈسٹری میں بھی بے چینی پائی جا رہی ہے، یہاں تک کہ کئی معروف شخصیات نے بھی اس سال کے ایونٹ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
والدہ میری تیسری شادی کے خلاف تھیں
پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے نے انہیں تیسری شادی کرنے کا مشورہ دیا۔ حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ’میں اپنی زندگی میں یہ تجربہ کرچکی ہوں کیونکہ جب میری دوسری شادی ناکام ہو ئے کافی عرصہ گزرچکا تھا تو میرا بیٹا میرے پاس آیا اس نے مجھ سے کہا کہ ’مجھے ثمر علی خان سے شادی کر لینی چاہیے‘۔ اداکارہ نے کہا کہ ’میری والدہ تیسری شادی کے بالکل خلاف تھیں، ان کا کہنا تھا کہ لوگ مذاق اڑائیں گے لیکن میرے بیٹے بلال نے کہا کہ امی اب آپ کو شادی کر لینی چاہیے، آپ کئی سال سے اکیلی رہ رہی ہیں، زندگی کے کئی اتار چڑھاؤ دیکھ چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ آپ ثمر علی خان کے ساتھ کو قبول کر لیں کیونکہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور آپ کو پسند کرتے ہیں‘۔ عتتیقہ اوڈھو کے مطابق ’میں اس کے باوجود بیٹے کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ہچکچا رہی تھی کیونکہ میری بیٹیاں بھی اس فیصلے کے خلاف تھیں لیکن میرے بیٹے بلال نے کہا کہ آپ ان کی فکر مت کریں، بس شادی کریں، انہیں میں سنبھال لوں گا‘۔ سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی پہلی شادی 15 برس کی عمر میں ہوئی تھی جو 10 برس چل سکی اس کے بعد انہوں نے اپنی مرضی سے دوسری شادی کی تھی مگر وہ بھی کامیاب نہ ہو سکی۔ بعد ازاں عتیقہ اوڈھو جون 2012 میں ثمر علی خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، ڈاکٹر ثمر علی خان 2013 سے 2018 تک رکنِ سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں۔
اداکار علی رضا اور میں ایک دوسرے
اداکارہ کنزہ ہاشمی نے انکشاف کیا ہےکہ وہ اور اداکار علی رضا ڈرامے سے پہلے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور دونوں دشمن تھے۔ حال ہی میں کنزہ ہاشمی اور علی رضا نے ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے اپنے ڈرامے سمیت دوستی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ اداکارہ نے قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ہم ڈرامے سے پہلے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ہم ایک دشمن تھے، ابتدائی طور پر ہم ایک کمرشل کے دوران ملے تھے، پروڈکشن نے ہمیں الگ الگ کمرے دیے ہوئے تھے لیکن میک اپ روم ایک ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ میک اپ روم میں میرے برابر والی سیٹ علی رضا کی تھی، میں اپنی سیٹ پر بیٹھی میک اپ کروارہی تھی اور میرے پاس ایک چھوٹا اسپیکر تھا جس پر میں گانے سن رہی تھی، اتنی ہی دیر میں علی رضا آیا اور اس نے ماحول تبدیل کردیا، میرے علاوہ سب سے بات چیت ہنسی مذاق کیا اور اس کا ایک بڑا اسپیکر تھا جس پر علی نے گانے چلا دیے، میرے میک اپ آرٹسٹ سے بھی بات کی جس پر میں نے اس کی طرف دیکھا تو پھر مجھے سلام کیا۔ کنزہ ہاشمی نے مزید کہا کہ میں نے اسی دن سوچ لیا تھا یہ بہت اوور لڑکا ہے اور پھر وہیں سے لڑائی شروع ہوگئی، دوسرے دن میں اپنے کو اسٹار سے ایک ٹرینڈ پر ویڈیو بنانے کی بات کررہی تھی جس پر علی نے کہا کہ میں تم سے پہلے بنا لوں گا اور اس نے ویڈیو بنا کر اپ لوڈ بھی کردی اور ہم دیکھتے رہ گئے۔ اسی حوالے سے اداکار علی رضا نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان پروڈکشن کی ٹیم کی جانب سے غلط فہمیاں ڈالی گئیں، وہ کنزہ کو کچھ اور، مجھے کچھ اور کہتے تھے اور پھر ایک موقع پر ہم ائیر پورٹ پر ملے تھے تو پھر ہم نے بیٹھ کر باتیں کی اور ساری غلط فہمیوں کو دور کیا۔
محبت کیلئے اپنے کیرئیر پر
پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نےکہا ہےکہ وہ اپنے کیرئیر پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میں محبت کے لیے کبھی بھی اپنے اہداف اور کیرئیر پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو حاصل کرنے کیلئے پاگل نہیں ہوں گی، اب اپنا کام کررہی ہوں، اپنی زندگی کو اچھا گزار رہی ہوں اور میری ساری توجہ اپنے کام پر ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں بہت ضروری کام ہورہے ہیں، محبت بھی ایک ضروری چیز ہے لیکن میں کبھی بھی محبت پر زور نہیں دوں گی۔ مداحوں کی جانب سے کسی اداکار کے ساتھ جوڑنے پر کیا ردعمل ہوتا ہے؟ اس پر دنانیر نے کہا کہ اچھی بات ہے لوگ اتنی شدت سے ڈرامہ دیکھتے ہیں لیکن اس سے میری فیملی متاثر ہوتی ہے، میرے والدین پریشان ہوجاتے ہیں اور بولتے ہیں کہ یہ کیسی باتیں ہورہی ہیں، تو اس طرح سے کبھی کبھی مشکل ہوجاتی ہے۔
شاہ رخ اور دیپیکا کی آنیوالی فلم کنگ
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم کنگ کے سیٹ سے ایک لیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے مداحوں کے درمیان فلم کے لیے جوش و خروش مزید بڑھا دیا ہے۔ویڈیو میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کو ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر مبینہ طور پر کیپ ٹاون کے خوبصورت ساحل پر فلمایا گیا ہے، جہاں دونوں اداکار ایک دوسرے کی طرف دوڑتے ہوئے آتے ہیں اور ایک دلکش رومانوی پوز دیتے ہیں۔ ویڈیو میں دیپیکا سفید لباس میں ملبوس ہیں جبکہ شاہ رخ خان رنگ برنگی دھاری دار شرٹ اور سیاہ جینز میں نظر آتے ہیں۔ پس منظر میں غروبِ آفتاب کا منظر اس سین کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ایک خاص لمحے میں شاہ رخ خان اپنا مشہور بازو پھیلانے والا انداز بھی دہراتے ہیں، جس پر سیٹ پر موجود عملے کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آتا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے اور مداح ایک بار پھر اس مشہور جوڑی کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اعظم خان نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ رجب بٹ کا نام فوری طور پر پی سی ایل سے خارج کیا جائے،اگر کوئی اور قانونی رکاوٹ یا کسی مجاز عدالت کا حکم موجود نہ ہو۔ فیصلے میں کہا گیا کہ فریقین کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی درخواست پر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ این سی سی آئی اے کو اب اس نام کے اخراج پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے کہا کہ کسی فرد کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار پاسپورٹ ایکٹ اور متعلقہ قواعد میں موجود ہے، لیکن یہ اختیار لامحدود نہیں اور اسے منصفانہ اور قانونی طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ ریکارڈ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ درخواست گزار کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے سے قبل اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، صرف انکوائری یا تحقیقات کا زیرِالتوا ہونا کسی شخص پر سفری پابندی عائد کرنے کے لیے کافی نہیں۔
رومانوی منظر پرتنقید،
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں، تاہم اس بار تنازع ان کے لباس یا اندازِ میک اپ نہیں بلکہ ان کے ڈرامے کے ایک رومانوی منظر پر کھڑا ہوا ہے۔ اداکارہ کے حالیہ ڈرامہ سیریل خواب میرے کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہیں ایک رومانوی سین کے دوران گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ساتھی اداکار اظفر رحمٰن انہیں سنبھالتے نظر آتے ہیں۔ یہ منظر بظاہر ڈرامے کی کہانی کا ایک جذباتی حصہ ہے تاہم ناظرین کی ایک بڑی تعداد نے اس میں علیزے شاہ کی اداکاری کو غیر متاثر کن اور غیر فطری قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، جن میں کچھ افراد نے اداکارہ کی کارکردگی کو کمزور قرار دیا جبکہ بعض نے اسے غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ دوسری جانب علیزے شاہ کے مداح ان کے حق میں بھی سامنے آئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایک مختصر کلپ کی بنیاد پر اداکارہ کی مکمل کارکردگی کا اندازہ لگانا درست نہیں ان کے مطابق ڈرامے کے سیاق و سباق میں یہ منظر زیادہ مؤثر محسوس ہو سکتا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ علیزے شاہ کو آن لائن تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، تاہم اس بار بحث کا محور ان کی اداکاری بنی ہوئی ہے۔
تصاویر: نمرہ خان کے شوہر
اداکارہ نمرہ خان حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیرس میں ہونے والے اپنی شادی کے اسپیشل فوٹو شوٹ سے کچھ تصاویر شیئر کر کے خود مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی تھی۔ ان تصاویر میں وہ مغربی طرز کے گلابی گاؤن میں ملبوس نظر آئیں تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔ اب حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان نے نکاح کے لیے سنہرے رنگ کی کڑھائی والے سفید رنگ کے روایتی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کی شلوار قمیض کے ساتھ سنہرے رنگ کی کڑھائی والا کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی نکاح کی تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ نمرہ خان نے اپنے دولہا کا چہرہ دکھانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتا دیا ہے کہ وہ کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر کیک کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کیک پر انتہائی خوبصورت انداز میں ایک جہاز بنایا گیا ہے جس پر پائلٹ اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھا نظر آ رہا ہے۔ اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میری شادی ایک پائلٹ سے ہوئی ہے۔ نمرہ خان نے لکھا کہ میرے شوہر پیشے کے لحاظ سے ایک کیپٹن ہیں اور محبت میں وہ میرے ہیں، تاہم نمرہ خان نے اپنے شوہر کا نام اب بھی ظاہر نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ہی ختم ہو گیا تھا۔
اکشے کمار کی آنکھ کی
بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار اکشے کمار نے بینائی کو بہتر کرنے کیلئے آنکھ کی سرجری کروا لی، جس کے بعد وہ اب کام سے مختصر بریک لیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار پریا درشن کی فلم بھوت بنگلہ کی کامیابی کے بعد اکشے کمار ان دنوں ہدایتکار انیس بزمی کے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ تاہم رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی بدھ کو ممبئی میں آنکھ کی معمولی سرجری ہوئی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک معمولی سرجری تھی جو 6 مئی کی صبح کی گئی۔ جو کہ بینائی کی بہتری کے لیے تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار اب کچھ دن کام سے بریک لیں گے اور صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کام شروع کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اعظم خان نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ رجب بٹ کا نام فوری طور پر پی سی ایل سے خارج کیا جائے،اگر کوئی اور قانونی رکاوٹ یا کسی مجاز عدالت کا حکم موجود نہ ہو۔ فیصلے میں کہا گیا کہ فریقین کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی درخواست پر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ این سی سی آئی اے کو اب اس نام کے اخراج پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے کہا کہ کسی فرد کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار پاسپورٹ ایکٹ اور متعلقہ قواعد میں موجود ہے، لیکن یہ اختیار لامحدود نہیں اور اسے منصفانہ اور قانونی طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ ریکارڈ سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ درخواست گزار کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے سے قبل اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، صرف انکوائری یا تحقیقات کا زیرِالتوا ہونا کسی شخص پر سفری پابندی عائد کرنے کے لیے کافی نہیں۔
شوہر باتیں دل میں رکھتے ہیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے خواتین کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران اداکارہ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے حقیقی دوستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنے بھائیوں سے، بیٹوں سے اور شوہر سے بہت اچھی دوستی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ بدقسمتی سے میری نہ کوئی بیٹی ہے اور نہ ہی کوئی بہن ہے، میری زندگی میں بھائی، بیٹے اور شوہر ہیں، مرد ہی مرد ہیں، تو میری اپنے بھائیوں سے بہت اچھی دوستی ہے، میں بھائیوں سے ساری باتیں کر لیتی ہوں۔ فضیلہ قاضی نے بتایا کہ شوہر سے زیادہ باتیں نہیں کرتی کیونکہ شوہر باتیں دل میں رکھتے ہیں اور موقع ملتے ہی طعنے بھی دے دیتے ہیں تو شوہروں کو ہر بات نہیں بتانی چاہیے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ شوہروں کے اندر کی عورت بدلہ لینے کے لیے کبھی بھی جاگ سکتی ہے، میں نے یہ تجربہ خود کرکے دیکھا ہے، اب میں بھائیوں کے علاوہ اپنے بیٹوں سے بھی ساری باتیں کرلیتی ہوں لیکن شوہر کو ہر بات نہیں بتاتی۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ شوہروں کو ساری باتیں بتانے کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہے اور نہ بتائیں تو کوئی نقصان بھی نہیں ہے، اس لیے شوہروں کو ساری باتیں نہیں بتانی چاہئیں۔
کپل شرما کامیڈین امان اللہ خان
بھارت کے مایہ ناز کامیڈین کپل شرما نے اپنے نیٹ فلکس کے شو پر پاکستان کے عظیم مزاحیہ اداکار امان اللہ خان (مرحوم) کی یادگار بات مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ کپل شرما نے اپنے کیرئیر کا آغاز اسٹینڈ اپ مقابلوں سے کیا تھا اور اب انہوں نے حال ہی میں کامیڈینز کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں امان اللہ خان کی یادیں تازہ کیں۔ بھارتی کامیڈین نے بتایا کہ ایک بار لیجنڈری امان اللہ خان نے ان سے کہا تھا کہ مقابلہ عام طور پر ہیروز اور ہیروئنز کے درمیان ہوتا ہے، ہم کامیڈین تو ایک نیک کام کر رہے ہیں، ہم لوگوں کے چہروں پر ہنسی لارہے ہیں، ہمارے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہوتا۔ کپل شرما کے مطابق امان اللہ خان کا ماننا تھا کہ ممکن ہے کسی کی بات پر زیادہ ہنسی آئے اور کسی پر کم لیکن دن کے اختتام پر ہمارا مقصد انسانیت میں خوشیاں بانٹنا ہے جو کہ ایک بہت ہی اعلیٰ مقصد ہے۔ واضح رہے کہ امان اللہ خان جنوبی ایشیا میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کا سب سے بڑا نام سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے ٹیلی ویژن اور اسٹیج پر ہزاروں شوز کیے اور بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
100 سے زائد فلموں میں
بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار سنتوش نائر ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار بیٹھے جب کہ حادثے میں ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں سنتوش نائر کی گاڑی ایک لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ سبھاشری زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے میں اداکار کو شدید چوٹیں آئیں اور ان کا سینہ گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل سے ٹکراگیا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ ان کی اہلیہ کی پسلیوں میں فریکچر ہوا جو اسپتال میں یر علاج ہیں۔ 67 سالہ سنتوش نائر کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی راجشری ایس نائر شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حادثے کے وقت ان کی بیٹی گاڑی میں موجود تھی یا نہیں۔ واضح رہے کہ سنتوش نے 1982 فلمی کیرئیر کا آغاز کیا، طویل فلمی کیرئیر کے دوران انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا ، انہوں نے پرتھوی راج سوکومرن اور موہن لال جیسے اسٹار اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔
سونے اور 1800 ہیروں
بھارتی کاروباری خاتون ایشا امبانی نے سونے اور ہیروں سے بنی ساڑھی پہن کر میٹ گالا میں سب کی توجہ سمیٹ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے میٹ گالا میں دنیا بھر سے مختلف آرٹسٹوں نے شرکت کی جس میں ایک تھیم کے تحت اپنےلباس کے آرٹ کی نمائش کی گئی۔ میٹ گالا میں بھارت سے تعلق رکھنے والی مختلف شوبز اور کاروباری شخصیات نے اپنے کلچر اور آرٹ کا مظاہرہ کیا۔ ایشا امبانی بھی ان ہی میں سے ایک تھیں جنہوں نے سونے کی تار، 1800 ہیروں اور قیمتی پتھروں سے سجی ساڑھی کا انتخاب کیا۔ صرف اتنا ہی نہیں ایشا امبانی کے سفید رنگ کے پھولوں کے گجرے اور کریشیے میں بُنا ہوا آم بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اسی حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ایشا امبانی نے بتایا کہ ان کی ساڑھی کا بلاؤز والدہ کی جیولری سے بنایا گیا ہے جبکہ انہوں نے تمام تر زیورات اپنی والدہ کے پہنے۔ ایشا امبانی نے مزید بتایا کہ یہ ساڑھی ڈیزائنر گورو گپتا کی تیار کردہ ہے اور یہ ساڑھی سودیش کے کاریگروں کے ذریعے تیار کروائی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی اپیل
لاہور ہائیکورٹ نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہتکِ عزت دعوے کے مقدمے میں میشا شفیع کی اپیل پر سیشن کورٹ کے 50 لاکھ روپے ہرجانے کے فیصلے کو مشروط طور پر معطل کر تے ہوئے علی ظفرکونوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب مانگ لیاہے۔ عدالت نے قرار دیاہے کہ اپیل کے حتمی فیصلے تک جرمانے کی رقم فوری طور پر نافذ نہیں ہوگی، تاہم میشا شفیع کو جرمانے کی نصف رقم عدالت میں جمع کروانا ہوگی جبکہ باقی رقم کے لیے شیورٹی فراہم کرنا لازم ہوگا۔ پیر کوجسٹس احمد ندیم ارشد نے میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی اور عدالت نے میشا شفیع کی جانب سے مکمل ٹرائل کورٹ فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ نچلی عدالت کی جانب سے دوبارہ جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی کو بغیر ثبوت ایسے سنگین الزامات دہرانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ میشا شفیع کی جانب سے ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کا مکمل اور درست جائزہ نہیں لیا۔ اپیل میں کہا گیا کہ اگر میشا شفیع اپنے الزامات ثابت نہیں کر سکیں تو اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ علی ظفر خود کو مکمل طور پر بری الذمہ ثابت کر چکے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے مزید مؤقف اپنایا کہ میشا شفیع نے اسی معاملے پر صوبائی محتسب سے بھی رجوع کیا تھا، جبکہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل ابھی زیر التوا ہے، لہٰذا سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے سے قبل ہتکِ عزت دعوے کو مکمل طور پر ڈگری نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ عدالت نے علی ظفر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے، جبکہ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا اور قرار دیا تھا کہ وہ اپنے جنسی ہراسانی کے الزامات عدالت میں ثابت کرنے میں ناکام رہیں۔
اپنی شادی سے متعلق لوگوں کی باتوں
معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی مالی مشکلات اور ظاہری شکل کی بنیاد پر ہونے والی تنقید کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ روزنامہ جنگ کےمطابق عفت عمر نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں ماڈلنگ سے کیا اور بعد ازاں اداکاری میں اپنی پہچان بنائی، انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق ایک نہایت سادہ اور مالی طور پر کمزور پس منظر سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں ایک اچھے اسکول میں پڑھی ہوں، مگر میری رنگت سانولی ہونے کے باعث مجھے معاشرتی طور پر قبولیت کے مسائل کا سامنا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نہ تو گوری تھی، نہ ہی کسی امیر خاندان سے تعلق رکھتی تھی اور والد کی عدم موجودگی میں زندگی گزار رہی تھی، تاہم یہی احساسِ کمتری مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا رہا۔ ان کے مطابق ماڈلنگ میں آنے کے بعد لوگوں کے لیے یہ حیران کن تھا کہ ایک سانولی رنگت کی لڑکی بھی کامیاب ماڈل بن سکتی ہے۔ عفت عمر نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بتایا کہ میں نے ایک اچھے انسان سے شادی کی، تاہم لوگوں نے اس رشتے کے بارے میں بھی منفی قیاس آرائیاں کیں اور کہا کہ یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا، لیکن میں نے ان تمام خدشات کو غلط ثابت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اس پس منظر کے ساتھ ترقی کرنا بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھا اور کچھ افراد کو یہ بات پسند بھی نہیں آئی۔
اداکارہ ہما قریشی بوائے فرینڈ
نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کی اپنے بوائے فرینڈ رچت سنگھ سے شادی کی خبریں زور پکڑ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اپن بوائے فرینڈ رچت سنگھ کے ساتھ اسی سال شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ہما قریشی کی شادی اکتوبر یا نومبر 2026 میں متوقع ہے۔ تاہم تاحال دونوں کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر ہما قریشی کو اپنے بھائی ثاقب سلیم کے بجائے رچت سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا۔ جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات اور ممکنہ شادی سے متعلق قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریب سادہ اور نجی رکھی جائے گی۔ جس میں صرف قریبی خاندان اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔ جبکہ بعد ازاں ایک بڑی پارٹی منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ ہما قریشی اور رچت سنگھ کا نام پہلی بار اس وقت خبروں میں آیا تھا جب وہ فلم اسکریننگ اور مختلف تقریبات میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
کنگنا رناوت راہول گاندھی
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی سے شادی سے متعلق خبر کو’جعلی‘ قرار دے دیا۔ بالی وڈ انڈسٹری میں کنگناکو ان کی اداکاری کے ساتھ بے باک، متنازع اور دوٹوک آرا کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ حال ہی میں بھارتی سیاستدان راگھو چڈا کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کے تنقیدی تبصرے دیکھنے میں آئے وہیں کچھ بے بنیاد اور فرضی پوسٹ بھی وائرل ہوتی رہیں۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک میم پیج کی جانب سے کنگنا کا ایک فرضی تبصرہ شیئر کیا گیا جس پر درج تھا کہ ’اگر راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہوگئے تو میں ان سے شادی کرنے کے لیے تیار ہوں‘ ۔ بعد ازاں اس فرضی پوسٹ کو کنگنا کا اصل بیان بتایاگیا اور بھارتی میڈیا میں کنگنا کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ’ اگر راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیں تو کنگنا ان سے شادی کیلئے تیار ہیں‘ ۔ ایک ایسی ہی زیر غور سوشل میڈیا پوسٹ کنگنا کی توجہ حاصل کیے بغیر نہ رہ سکی۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹااسٹوری پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ جعلی خبر انتہائی افسوسناک ہے ، سیاست میں بھی خواتین کے لیے کوئی عزت و وقار نہیں، شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو یہ جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں ‘۔
لاہور ہائیکورٹ: میشا شفیع کو
لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل پر 50 لاکھ ہرجانے کی رقم گلوکار علی ظفر کو دینے کا فیصلہ معطل کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے 50 لاکھ ہرجانے کے فیصلے کے خلاف میشا شفیع کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ہرجانے کی رقم علی ظفر کو دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ہرجانے کی آدھی نقد رقم میشا شفیع کو عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت جاری کی۔ عدالت کی جانب سے ہرجانے کی باقی آدھی رقم کی شورٹی عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نےمیشا شفیع کی اپیل پرعلی ظفر کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا ۔ دوسری جانب عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی ٹرائل کورٹ کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے اپنے فیصلے میں میشا شفیع کودوبارہ جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے سے روکا ہے، ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو معطل نہیں کرسکتے ،کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ۔ یاد رہے کہ سیشن کورٹ لاہور نےگلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانےکا حکم دیا تھا۔ علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔
بشریٰ انصاری کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنی نقل اتارنے کی ویڈیو پر نارض ہوگئیں۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری کی نقل اتارنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے میزبان کی جانب سے بشریٰ انصاری سے سوال کیا گیا کہ آپ کی نقل اتاری گئی جس پر آپ نے اعتراض کیا جب کہ لوگوں نے کہا کہ اس میں کیا غلط ہے ماضی میں اداکارہ بھی نقلیں اتارتی تھیں؟ اس کے جواب میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں اپنی تعریف نہیں کروں گی، میں نے 4 حسین خواتین طاہرہ سید، نور جہاں، مسرت نذیر اور سلمیٰ آغا کے گانا گانے کے انداز کی نقل اتاری تھی جس کی شاعری میں کوئی بدتمیزی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گانے انور صاحب نے لکھے تھے اور مسرت نذیر کا پنجابی گانا میں نے لکھا تھا لیکن اس میں ایسی گھٹیا بات نہیں تھی کہ ان کی شخصیت کے بارے میں کوئی برا لفظ ہو یا ان کی کسی ذاتیات پر اتر آئے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب ایسا تو نہیں ہے کہ ایک ٹرانسجینڈر آدمی خواتین کی نقل اتارے اور وہ بری نقل اتارے، بالکل بھی اچھی پرفارمنس نہیں تھی، اس سے قبل اداکاہ وینا ملک نے میری نقل اتاری تھی جس پر میں نے اسے سراہا تھا۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ مجھے بہت زور دیا گیا کہ ناہید اختر صاحبہ کی نقل اتاروں، مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں ان کی نقل اتار سکوں گی جس کیلئے میں نے منع بھی کیا، پھر میں نے ایک شرط رکھی کہ میں کوشش کرکے دیکھوں گی اگر قریب ترین نقل اتر سکی تو ٹھیک ہے ورنہ نہیں، میں نے پھر ناہید اختر کی نقل نہیں اتاری۔
اپنی شادی سے متعلق لوگوں کی باتوں کو غلط ثابت کیا: عفت عمر
معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی مالی مشکلات اور ظاہری شکل کی بنیاد پر ہونے والی تنقید کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ روزنامہ جنگ کےمطابق عفت عمر نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں ماڈلنگ سے کیا اور بعد ازاں اداکاری میں اپنی پہچان بنائی، انہوں نے بتایا کہ میرا تعلق ایک نہایت سادہ اور مالی طور پر کمزور پس منظر سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں ایک اچھے اسکول میں پڑھی ہوں، مگر میری رنگت سانولی ہونے کے باعث مجھے معاشرتی طور پر قبولیت کے مسائل کا سامنا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نہ تو گوری تھی، نہ ہی کسی امیر خاندان سے تعلق رکھتی تھی اور والد کی عدم موجودگی میں زندگی گزار رہی تھی، تاہم یہی احساسِ کمتری مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا رہا۔ ان کے مطابق ماڈلنگ میں آنے کے بعد لوگوں کے لیے یہ حیران کن تھا کہ ایک سانولی رنگت کی لڑکی بھی کامیاب ماڈل بن سکتی ہے۔ عفت عمر نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بتایا کہ میں نے ایک اچھے انسان سے شادی کی، تاہم لوگوں نے اس رشتے کے بارے میں بھی منفی قیاس آرائیاں کیں اور کہا کہ یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا، لیکن میں نے ان تمام خدشات کو غلط ثابت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اس پس منظر کے ساتھ ترقی کرنا بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھا اور کچھ افراد کو یہ بات پسند بھی نہیں آئی۔
ارم اختر کا درفشاں سلیم پر
سینئر اداکارہ ارم اختر نے اداکارہ درفشاں سلیم پر ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام عائد کر دیا۔ سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ جو ابتدائی طور پر 5 ماہ میں مکمل ہونا تھی، وہ بڑھ کر ایک سال تک پہنچ گئی،میرے اپنے صرف چالیس دن کے کام کو بھی ایک سال تک پھیلا دیا گیا جس کی وجہ سے مجھے مشکلات کرنا پڑ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تاخیر کی بڑی وجہ درفشاں سلیم کا غیر پیشہ ورانہ رویہ تھا، وہ اکثر شوٹنگ منسوخ کر دیتی تھیں، کبھی کسی تنازعے اور کبھی عمرہ پر جانے کی وجہ سے ، اس وجہ سے نہ صرف پراجیکٹ متاثر ہوا بلکہ مجھے کئی اچھے مواقع بھی کھونا پڑے۔ دوسری طرف ڈرامہ کے پروڈکشن ہاؤس اور ڈائریکٹر دانش نواز نے اداکارہ درفشاں سلیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی پیشہ ور اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ ارم اختر کے اس بیان کے بعد کئی صارفین نے ان کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کبھی کبھار ہی کسی پر تنقید کرتی ہیں، اس وجہ سے ان کی بات کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ دوسری جانب بعض صارفین نے اداکارہ درفشاں سلیم کی حمایت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات سے متعلق پہلے ہی پروڈکشن کو بتا چکی تھیں۔
اداکارہ بنیتا ڈیوڈ کا ڈرامے کیلئے
پاکستانی اداکارہ و ماڈل بنیتا ڈیوڈ نے گورا ہونے کیلئے انجیکشن لگوانے کا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماضی کے قصے سنائے۔ ایک سوال کے جواب میں بنیتا ڈیوڈ نے کہا کہ 2017 میں گورا ہونے کا پہلا انجیکشن لگوایا تھا، اس دور میں میرا ایک ڈرامہ آرہا تھا جس میں ایک خوبصورت لڑکی کو دکھانا تھا اور ڈرامے میں میرا اہم کردار تھا۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا میں یہ ہی ہوتا ہے کہ جس کا رنگ گورا ہوتا ہے وہی آگے جاتا ہے، سب اسی کو ایک ہیروئن کے طور پر کاسٹ کر رہے ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میری کوئی گہری رنگت نہیں تھی لیکن بس میرے دماغ میں یہ بات بیٹھ گئی تھی، میں نے گورا ہونے کا ارادہ کیا اور ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا، ہفتے میں 2 بار 7،7 ہزار روپے کے انجیکشن لگتے تھے، اور پھر ہر مہینے بعد ایک انجیکشن لگوانا پڑتا تھا، جس سے میرا رنگ گورا ہوگیا۔
ریوڈی جنیرو میں شکیرا کی آواز
عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا جادو چل گیا اور ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے کانسرٹ میں لاکھوں کا مجمع گلوکارہ کی آواز کے سحر میں کھو گیا۔ ریوڈی جنیرو کے کوپا کبانا ساحل پر چودھویں کے چاند کی روشنی کے دوران گلوکارہ شکیرا کی سحر انگیز آواز کو براہ راست سننے کے لیے 20 لاکھ کا مجمع امڈ آیا، لاطینی موسیقی کی ملکہ نے لاکھوں دلوں کو جیت لیا اور ہر کوئی جھومنے پر مجبور ہو گیا۔ کولمبو سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ کے کانسرٹ کو اسی مقام پر گزشتہ برس ہونے والے لیڈی گاگا اور 2024 میں ہونے والے میڈونا کے کانسرٹس سے تشبیہ دی جا رہی ہے جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی تھی۔
میں شادی نہیں کروں گا،
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بیٹے ارہان خان سے متعلق بتایا کہ اس کا شادی اور بچے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بیٹے ارہان خان کے ساتھ ہونے والی دلچسپ گفتگو شیئر کی، جس میں اس کے خیالات نے انہیں حیران بھی کیا اور سوچنے پر بھی مجبور کر دیا۔ ارباز خان کی سابقہ اہلیہ 52 سالہ ملائیکہ اروڑا نے کہا کہ ان کا بیٹا نہ صرف ان کے ساتھ قریبی تعلق رکھتا ہے بلکہ اکثر انہیں سنجیدہ اور حقیقت پسندانہ مشورے بھی دیتا ہے۔شادی اور بچوں پر بیٹے کے منفرد مؤقف سے متعلق ملائیکہ اروڑا نے بتایا کہ ارہان نے ان سے کہا کہ ’ماما، میں شادی نہیں کروں گا، اس لیے آپ دادی بننے کی امید چھوڑ دیں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کا بیٹے نے بتایا کہ جب ایئر کوالٹی انڈیکس 500 یا 1000 ہو تو میں اس دنیا میں بچوں کو کیوں لانا چاہوں گا ؟ یہ اس قابل نہیں ہے بیٹے کی یہ بات سن کر پہلے میں حیران ہوئی مگر بعد میں اسے کہا کہ میں تمھارے فیصلوں کا احترام کروں گی تم جو بھی فیصلہ کرو بس خوش رہو۔
ارم اختر کا درفشاں سلیم پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام
سینئر اداکارہ ارم اختر نے اداکارہ درفشاں سلیم کے حوالے سے ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے کا سنگین الزام لگا دیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ارم اختر نے کہا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ جو ابتدائی طور پر 5 ماہ میں مکمل ہونا تھی، وہ ایک سال تک طول پکڑ گئی۔ ان کے مطابق میرے اپنے صرف 40 دن کے کام کو بھی ایک سال تک پھیلا دیا گیا جس سے مجھے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس تاخیر کی بڑی وجہ درفشاں سلیم کا غیر پیشہ ورانہ رویہ تھا، درفشاں اکثر شوٹنگ منسوخ کر دیتی تھیں، کبھی کسی تنازع کی وجہ سے اور کبھی عمرہ پر جانے کے باعث، جس کے باعث ناصرف پروجیکٹ متاثر ہوا بلکہ مجھے دیگر اچھے مواقع بھی کھونے پڑے۔ دوسری جانب ڈرامہ کے پروڈکشن ہاؤس اور ڈائریکٹر دانش نواز نے درفشاں سلیم کا دفاع کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ وہ ایک انتہائی پیشہ ور اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا۔ ادھر سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث چھڑ گئی ہے، کچھ صارفین نے ارم اختر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاذ و نادر ہی کسی پر تنقید کرتی ہیں، اس لیے ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ درفشاں سلیم پہلے ہی اپنی مصروفیات سے متعلق پروڈکشن کو آگاہ کر چکی تھیں اور انہیں وقفے دینے پر اتفاق بھی کیا گیا تھا۔ بعض صارفین نے رائے دی کہ اگر ایسا تھا تو پروڈکشن کو معاملات بہتر انداز میں سنبھالنے چاہئیں تھے۔
پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو مبینہ
عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر قانونی مشکلات میں گھر گئی ہیں، جہاں ان پر جنوبی کیلیفورنیا میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینچورا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے 30 اپریل کوان کے خلاف الکحل اور منشیات کے زیر اثر ڈرائیونگ کا مقدمہ درج کیا۔ استغاثہ کے مطابق گلوکارہ نے مبینہ طور پرنشے کی حالت میں گاڑی چلائی، جس کے بعد ان کی پیشی 4 مئی کو وینچورا کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں مقررکی گئی ہے۔ تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ مقدمہ نسبتاً کم درجے کا ہے، اس لئے ممکن ہے کہ ان کے وکیل عدالت میں نمائندگی کریں اور ذاتی طور پر پیش ہونا ضروری نہ ہو۔ پراسیکیوشن حکام کے مطابق برٹنی اسپیئرز کو “ویٹ ریک لیس” کے تحت اعتراف جرم کا موقع دیا جا سکتا ہے جو ایسے ملزمان کے لئے ایک قانونی رعایت ہوتی ہے جن کا ماضی صاف ہو اورکسی حادثے یا جانی نقصان کا واقعہ پیش نہ آیا ہو۔ اگر عدالت اس رعایت کی منظوری دیتی ہے تو گلوکارہ کو 12 ماہ کی پروبیشن، لازمی ڈی یو آئی کلاسز میں شرکت اور ریاستی جرمانہ ادا کرنا ہوگا، اس پیش رفت کے بعد مداحوں اور قانونی حلقوں کی نظریں آئندہ سماعت پر مرکوز ہیں۔
جائیداد کا تنازع؛ کرشمہ کپور
کرشمہ کپور کے بچوں کو ان کے مرحوم والد سنجے کپور کی جائیداد کے تنازع میں اہم عبوری ریلیف مل گیا۔ عدالت نے عبوری حکم میں ہدایت دی کہ مقدمے کے دوران جائیداد کی موجودہ حیثیت برقرار رکھی جائے تاکہ اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ حکم کے تحت اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ بیرونِ ملک بینک اکاؤنٹس اور کرپٹو اثاثوں کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ یہ درخواست کرشمہ کپور اور سنجے کپور کے بچوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی، اور وہ اس وصیت کو چیلنج کر رہے ہیں جس میں پریا کپور کو واحد وارث قرار دیا گیا ہے۔ بچوں کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ وصیت میں کئی “مشکوک پہلو” موجود ہیں، جن میں رجسٹریشن کا نہ ہونا، مبہم زبان اور تیاری کے حالات شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ پریا کپور خود اس وصیت کی پیش کنندہ بھی ہیں اور واحد فائدہ اٹھانے والی بھی، اس لیے معاملے کی سخت عدالتی جانچ ضروری ہے۔ یہ تنازع ایک پیچیدہ خاندانی پس منظر کا حصہ ہے۔ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی شادی 2003 میں ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں تعلقات خراب ہونے پر 2016 میں طویل قانونی لڑائی کے بعد طلاق ہو گئی۔ بعد میں سنجے کپور نے پریا سچدیو سے شادی کی۔ سنجے کپور کے 12 جون کو انتقال کے بعد ان کی تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد تنازع کا مرکز بن گئی۔ رپورٹس کے مطابق وہ انگلینڈ میں ایک پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
بشریٰ انصاری کی نقل اتارنے
پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اپنی نقل اتارنے کی ویڈیو پر نارض ہوگئیں۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری کی نقل اتارنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے میزبان کی جانب سے بشریٰ انصاری سے سوال کیا گیا کہ آپ کی نقل اتاری گئی جس پر آپ نے اعتراض کیا جب کہ لوگوں نے کہا کہ اس میں کیا غلط ہے ماضی میں اداکارہ بھی نقلیں اتارتی تھیں؟ اس کے جواب میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں اپنی تعریف نہیں کروں گی، میں نے 4 حسین خواتین طاہرہ سید، نور جہاں، مسرت نذیر اور سلمیٰ آغا کے گانا گانے کے انداز کی نقل اتاری تھی جس کی شاعری میں کوئی بدتمیزی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گانے انور صاحب نے لکھے تھے اور مسرت نذیر کا پنجابی گانا میں نے لکھا تھا لیکن اس میں ایسی گھٹیا بات نہیں تھی کہ ان کی شخصیت کے بارے میں کوئی برا لفظ ہو یا ان کی کسی ذاتیات پر اتر آئے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب ایسا تو نہیں ہے کہ ایک ٹرانسجینڈر آدمی خواتین کی نقل اتارے اور وہ بری نقل اتارے، بالکل بھی اچھی پرفارمنس نہیں تھی، اس سے قبل اداکاہ وینا ملک نے میری نقل اتاری تھی جس پر میں نے اسے سراہا تھا۔ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ مجھے بہت زور دیا گیا کہ ناہید اختر صاحبہ کی نقل اتاروں، مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں ان کی نقل اتار سکوں گی جس کیلئے میں نے منع بھی کیا، پھر میں نے ایک شرط رکھی کہ میں کوشش کرکے دیکھوں گی اگر قریب ترین نقل اتر سکی تو ٹھیک ہے ورنہ نہیں، میں نے پھر ناہید اختر کی نقل نہیں اتاری۔
اداکارہ بنیتا ڈیوڈ کا ڈرامے
پاکستانی اداکارہ و ماڈل بنیتا ڈیوڈ نے گورا ہونے کیلئے انجیکشن لگوانے کا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت انڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماضی کے قصے سنائے۔ ایک سوال کے جواب میں بنیتا ڈیوڈ نے کہا کہ 2017 میں گوران ہونے کا پہلا انجیکشن لگوایا تھا، اس دور میں میرا ایک ڈرامہ آرہا تھا جس میں ایک خوبصورت لڑکی کو دکھانا تھا اور ڈرامے میں میرا اہم کردار تھا۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا میں یہ ہی ہوتا ہے کہ جس کا رنگ گورا ہوتا ہے وہی آگے جاتا ہے، سب اسی کو ایک ہیروئن کے طور پر کاسٹ کر رہے ہوتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میری کوئی گہری رنگت نہیں تھی لیکن بس میرے دماغ میں یہ بات بیٹھ گئی تھی، میں نے گورا ہونے کا ارادہ کیا اور ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا، ہفتے میں 2 بار 7،7 ہزار روپے کے انجیکشن لگتے تھے، اور پھر ہر مہینے بعد ایک انجیکشن لگوانا پڑتا تھا، جس سے میرا رنگ گورا ہوگیا۔
کترینہ کیف کا وکی کوشل پر مزاحیہ جملہ وائرل
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل ایک بار پھر اپنی دلکش کیمسٹری کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے جہاں کترینہ کا شوہر کے لیے کیا گیا ایک مزاحیہ تبصرہ وائرل ہو گیا۔ وکی کوشل نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے برانڈ کے ایک پراڈکٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا Caffeinated cheeks for caffeinated me جس پر کترینہ کیف نے اسی اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے ہنستے ہوئے انداز میں لکھا کہ نیند سے محروم والد کیلئے بہترین ہے (Best for sleep-deprived dads)یہ مزاحیہ تبصرہ مداحوں کو بے حد پسند آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ نومبر میں بیٹے کی پیدائش کے بعد دونوں فنکار والدین بننے کی خوشیوں میں مصروف ہیں۔وکی کوشل مختلف انٹرویوز میں کترینہ کیف کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں اور انہیں ایک بہترین ماں قرار دیتے ہیں، جبکہ مداح بھی اس جوڑی کی نجی زندگی کی جھلک دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں گزشتہ سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور حال ہی میں انہیں پھر ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں وہ نہایت خوشگوار موڈ میں موسیقی اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں بھی دونوں کے درمیان قربت واضح دکھائی دی۔ذرائع کے مطابق ان کا رشتہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دونوں شخصیات عوامی مقامات پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے تعلق کا اظہار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا کہ دونوں کے درمیان شادی سے متعلق بات چیت شروع ہو چکی ہے اور ممکنہ طور پر فرانس کے شہر پیرس کو شادی کے مقام کے طور پر زیرِ غور لایا جا رہا ہے، جو ان کا مشترکہ فیصلہ اور حالیہ سفری مصروفیات سے مطابقت رکھتا ہے۔ دوسری جانب کیٹی پیری سے متعلق ماضی کے کچھ الزامات کے باعث سوشل میڈیا پر تنازع بھی سامنے آیا ہے تاہم گلوکارہ کی ٹیم نے ان دعوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔تمام تر افواہوں اور تنازعات کے باوجود قریبی ذرائع نے کہا کہ دونوں اس وقت اپنے تعلق پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور مستقبل سے متعلق سنجیدہ گفتگو جاری ہے۔
ویوز کےلیے مزدوروں کا استعمال،
پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا یومِ مزدور کے موقع پر کیا گیا خصوصی پروگرام ہے۔ یکم مئی کے موقع پر فضا علی نے اپنے شو میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے محنت کش افراد کو مدعو کیا تاکہ ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ اس دوران فضا علی خود بھی ہاتھ میں بیلچہ تھامے نظر آئیں اور مزدوروں کے ساتھ ایک خصوصی ویڈیو ریل ریکارڈ کی، جس میں انہوں نے محنت کش طبقے کے کردار کو سراہنے کا پیغام دیا۔ اگرچہ پروگرام کا مقصد مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اسے محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مزدوروں کو عام مہمانوں کی طرح عزت و احترام کے ساتھ پیش کرنے کے بجائے انہیں مخصوص انداز میں دکھایا گیا، جس سے یہ تاثر ملا کہ پروگرام زیادہ تر ریٹنگز اور ویوز کے لیے بنایا گیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ بہتر ہوتا اگر انہیں عزت کے ساتھ مدعو کیا جاتا، نہ کہ صرف سوشل میڈیا مواد کے لیے استعمال کیا جاتا۔ ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مواد تخلیق کرنے کا فن شاید صرف فضا علی ہی بخوبی جانتی ہیں۔ کئی افراد نے یہ بھی مؤقف اپنایا کہ اگر محنت کشوں کی خدمات کا حقیقی اعتراف مقصود ہوتا تو اسے زیادہ سنجیدہ اور باوقار انداز میں پیش کیا جانا چاہیے تھا۔ فضا علی کی اس ویڈیو نے جہاں کچھ مداحوں کی توجہ حاصل کی، وہیں ناقدین کی جانب سے سخت ردعمل بھی سامنے آیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اندازِ پیشکش پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہو
بھارتی اداکارہ ریم شیخ کا کہنا ہے وہ کسی بھی غیر مسلم کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بین المذاہب تعلقات کے بارے میں اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے کچھ انکشافات بھی کیے۔ ریم شیخ سے میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ کو کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے محبت ہوگئی تو معاملات پیچیدہ ہو جائیں گے؟ اداکارہ نے اس سوال کا بہت واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا کر ہی نہیں پاؤں گی کیونکہ میں بہت مذہبی شخصیت کی مالک ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں اور اب میں نے روزے بھی رکھنا شروع کر دیے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے شادی کر سکوں گی۔ محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریم شیخ نے کہا کہ میرے پاس محبت پر یقین نہ کرنے کی وجوہات ہیں کیونکہ میں نے اپنے گھر میں طلاق دیکھی ہے، میں نے اپنے آس پاس رشتوں کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا ہے، میرے پاس محبت پر یقین نہ کرنے کی ہر وجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا سے جڑنے کے لیے بھی آپ کو محبت کی ضرورت ہے، اگر محبت نہیں ہے تو آپ خدا کے ساتھ یا اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ رشتہ نہیں بنا پائیں گے۔ واضح رہے اداکارہ کا ایک ایسے خاندان سے تعلق ہے جہاں ان کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں۔
پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو
عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر قانونی مشکلات میں گھر گئی ہیں، جہاں ان پر جنوبی کیلیفورنیا میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینچورا کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے 30 اپریل کوان کے خلاف الکحل اور منشیات کے زیر اثر ڈرائیونگ کا مقدمہ درج کیا۔ استغاثہ کے مطابق گلوکارہ نے مبینہ طور پرنشے کی حالت میں گاڑی چلائی، جس کے بعد ان کی پیشی 4 مئی کو وینچورا کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں مقررکی گئی ہے۔ تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ مقدمہ نسبتاً کم درجے کا ہے، اس لئے ممکن ہے کہ ان کے وکیل عدالت میں نمائندگی کریں اور ذاتی طور پر پیش ہونا ضروری نہ ہو۔ پراسیکیوشن حکام کے مطابق برٹنی اسپیئرز کو “ویٹ ریک لیس” کے تحت اعتراف جرم کا موقع دیا جا سکتا ہے جو ایسے ملزمان کے لئے ایک قانونی رعایت ہوتی ہے جن کا ماضی صاف ہو اورکسی حادثے یا جانی نقصان کا واقعہ پیش نہ آیا ہو۔ اگر عدالت اس رعایت کی منظوری دیتی ہے تو گلوکارہ کو 12 ماہ کی پروبیشن، لازمی ڈی یو آئی کلاسز میں شرکت اور ریاستی جرمانہ ادا کرنا ہوگا، اس پیش رفت کے بعد مداحوں اور قانونی حلقوں کی نظریں آئندہ سماعت پر مرکوز ہیں۔
میں بھی انسان ہوں، ہمیشہ فلٹرز
پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا سٹار دنانیر مبین نے جلد کے مسائل اور ایکنی سے متعلق کھل کر بات کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق دنانیر مبین پاوری ہو رہی ہے کی وائرل ویڈیو سے عالمی شہرت حاصل کر چکی ہیں اور متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی جلد کے حوالے سے درپیش مشکلات شیئر کیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں میری جلد کو مشکل مراحل سے گزرنا پڑا، جن میں سخت ٹریٹمنٹس، روزانہ میک اپ اور کم عمری میں ہارمونل تبدیلیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری جلد گلاس سکن سے بریک آؤٹس اور شدید ایکنی تک پہنچی، تاہم اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔ دنا نیر نے کہا کہ میں ہمیشہ فلٹرز جیسی نظر نہیں آتی کیونکہ میں بھی ایک عام انسان ہوں اور آن لائن تنقید خاص طور پر نوجوان خواتین کے لیے مشکل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ دوسروں کے ساتھ نرمی اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔ اداکارہ کے اس بیان پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کی ہمت کو سراہا ہے۔ اداکارہ درفشاں سلیم نے مشورہ دیا کہ یہ صرف تمہاری 20 کی دہائی ہے، اسے قبول کرو، جبکہ انفلوئنسر حرا بلیح نے کہا ہے کہ خواتین کے جسم اور چہرے میں تبدیلیاں آنا ایک فطری عمل ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے دنا نیر مبین کے کھلے انداز اور خود کو قبول کرنے کے پیغام کو مثبت قرار دیا اور ان کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی گلوکار سجاد علی کا بھارتی شہریت کی
پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی 90ء کی دہائی سے موسیقی کی دنیا میں سرگرم ہیں اور اپنی منفرد آواز اور لازوال گانوں کے باعث عالمی سطح پر پہچان رکھتے ہیں۔ گلوکار سجاد علی گزشتہ چند برسوں سے پاکستان میں نہیں بلکہ لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔ ان کے ایک قریبی دوست نے پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں ایک ڈکیتی کے واقعے کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اسی دوران دبئی میں موجودگی کے دوران ایک بھارتی اہلکار نے انہیں بھارتی شہریت کی پیشکش کی، جس پر سجاد علی نے فوری اور دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں ہے۔ سجاد علی کے اس بیان نے ان کی حب الوطنی کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا اور مداحوں نے اس جواب کو ان کے پاکستان سے گہرے تعلق کی واضح مثال قرار دیا ہے۔
آج تک نواز شریف کی طرح کسی
پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہےکہ آج تک نواز شریف کی طرح کسی نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق اداکار وسیم عباس نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آرٹسٹ کمیونٹی کیلئے ہمیشہ اتنے سپورٹ کرتے رہے ہیں کہ اتنا کسی حکمران نے نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ ملک بدر تھے تب بھی وہ آرٹسٹ کا حال پوچھتے تھے، بغیر کسی کو بتائے بیمار آرٹسٹ کے گھر پیسے بھجوادیتے تھے تو کسی کو علاج کیلئے اپنے اسپتال کی آفر کرتے تھے۔وسیم عباس کا کہنا تھاکہ کسی کی اچھائی ہے اور اگر کوئی نیکی کے کام کررہا ہے تو آپ لوگ غصہ کیوں کررہے ہیں۔
کراچی میں معروف ڈیزائنر
معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران تین مرتبہ ڈکیتی کی وارداتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ مختلف مواقع پر مسلح ملزمان ان سے گاڑی، موٹر سائیکل اور نقد رقم چھین کر فرار ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعات محض انفرادی نوعیت کے نہیں بلکہ شہر میں جرائم کی بگڑتی مجموعی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ دیپک پروانی کے مطابق ان کے عملے کے افراد بھی مسلسل جرائم کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ ایک ملازم کے گھر میں ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ چوری کی واردات پیش آئی، جبکہ ایک اور ملازم کے بیٹے کو بھتہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کراچی میں بڑھتی بدامنی، مہنگائی اور شہری مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں شہری نہ صرف مالی نقصان بلکہ جانی خطرات کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔ دیپک پروانی کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں متعدد صارفین نے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ دیپک پروانی پاکستان کی فیشن انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں، جو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات حاصل کر چکے ہیں اور دنیا کا سب سے بڑا کرتا ڈیزائن کرنے کا منفرد اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ تاہم ان جیسے معروف فرد کا بار بار جرائم کا نشانہ بننا کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال کی سنگینی کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
کبرٰا خان کو لفظ کی
پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، جب ان کا ایک پرانا انٹرویو کلپ دوبارہ وائرل ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے کبریٰ خان سے ان الفاظ کے بارے میں سوال کیا جن کے تلفظ میں انہیں دشواری پیش آتی ہے، جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہیں لفظ “گلگت” اور “تبلیغی” ادا کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ لفظ “تبلیغ” کو اکیلے درست طور پر ادا کر لیتی ہیں، تاہم جملے میں استعمال کے دوران بعض اوقات اس کے تلفظ میں غلطی ہو جاتی ہے۔ کلپ کے دوبارہ منظرِ عام پر آنے کے بعد یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے انداز کو سراہتے ہوئے ان کی سادگی اور خود اعتمادی کو مثبت قرار دیا، جبکہ بعض نے ان کے لسانی پس منظر پر تبصرے کیے۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے اس کلپ کو ہلکے پھلکے اور تفریحی انداز میں شیئر کیا ہے اور اسے ایک غیر سنجیدہ مگر دلچسپ لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کبریٰ خان کی پرورش برطانیہ میں ہوئی، جس کے باعث ابتدا میں ان کے اردو لہجے میں نمایاں فرق محسوس کیا جاتا تھا۔ تاہم پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کے تسلسل کے ساتھ انہوں نے اپنی اردو بول چال میں واضح بہتری پیدا کی ہے۔ کبریٰ خان اپنی مضبوط اداکاری اور منفرد اسکرپٹس کے انتخاب کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ عموماً ایسے پراجیکٹس کا حصہ بنتی ہیں جن میں مثبت اور بامقصد کہانیاں پیش کی جاتی ہیں۔ اداکارہ اس وقت ڈرامہ سیریل “ڈاکٹر باہو” میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں ان کی کارکردگی کو ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔
ہانیہ عامر عاصم اظہر کے نام
پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی امریکہ میں عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ میں موجودگی نے سوشل میڈیا پر نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔ وائرل ویڈیوز میں ہانیہ عامر نے کنسرٹ کے دوران سرخ ماسک اور کیپ پہن کر نسبتاً غیر نمایاں رہنے کی کوشش کی، تاہم مداحوں نے انہیں فوراً پہچان لیا۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ماسک پر مبینہ طور پر “عاصم علی” درج تھا، جس نے مداحوں کی دلچسپی اور چہ مگوئیوں میں مزید اضافہ کر دیا۔کنسرٹ کے دوران ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کے گانوں پر جھومتے، گنگناتے اور بھرپور انداز میں سپورٹ کرتے دیکھا گیا۔ ایک موقع پر عاصم اظہر نے اسٹیج سے جھک کر ان سے مصافحہ بھی کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے تعلق سے متعلق قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئیں۔ یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں بھی اپنے تعلقات کی خبروں کے باعث توجہ کا مرکز رہے ہیں، جبکہ میرب علی سے عاصم اظہر کی علیحدگی کے بعد دونوں کے دوبارہ قریب آنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ حالیہ عوامی موجودگی نے ان چہ مگوئیوں کو مزید تقویت دی ہے۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کا ٹرائل دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کو ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ملزم عمر حیات کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ کیس کی سماعت موجودہ عدالت ہی میں جاری رہے گی۔ ملزم نے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی منتقلی کی استدعا کی تھی۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت کیس کی کارروائی بھی جاری رہی۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں استغاثہ کے ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ سماعت کے دوران گواہ پر جرح کے دوران وکیل صفائی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی، جس کے باعث مزید کارروائی ممکن نہ ہو سکی۔ عدالت نے صورتحال کے پیش نظر کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ثنا یوسف کو 2 جون 2025 کو اسلام آباد کے سیکٹر جی-13 میں ان کے گھر پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم عمر حیات کو 20 گھنٹوں کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم کی جانب سے ثنا یوسف سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اور مبینہ طور پر انکار پر اس نے یہ اقدام کیا۔ بعد ازاں ملزم نے دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔
صحیفہ جبار نے لباس پر
اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے حالیہ آن لائن تنقید کا جواب سوشل میڈیا پر جرات مندانہ انداز میں دیا، جہاں انہوں نے منی اسکرٹ میں اپنی مختلف تصاویر شیئر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک فیشن سے متعلق انفینکس ایونٹ میں پہنے گئے لباس پر صحیفہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کے انداز پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے، جبکہ بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ تاہم خاموش رہنے کے بجائے صحیفہ نے براہِ راست ردعمل دیا اور مختلف مواقع پر لی گئی اپنی منی اسکرٹ میں تصاویر کی ایک سیریز شیئر کر دی۔ تصاویر میں کیژول اسٹریٹ لک، بلیک اینڈ وائٹ ملبوسات اور جم ویئر شامل تھے، جن کے ذریعے انہوں نے اپنے ذاتی فیشن اسٹائل کو نمایاں کیا۔ اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ طنزیہ کیپشن بھی دیا، “Don’t ruin my leg day, bro”، جس نے سوشل میڈیا پر مزید توجہ حاصل کی۔ یہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد آن لائن نئی بحث چھڑ گئی، جہاں کچھ صارفین نے ان کے اعتماد اور ذاتی اظہار کے حق کی حمایت کی، جبکہ بعض نے تنقید کا سلسلہ جاری رکھا۔ یاد رہے کہ صحیفہ جبار پاکستانی ڈرامہ بھول، لوگ کیا کہیں گے، رفتہ رفتہ اور بیٹی میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی صحیفہ اپنی بے باک رائے اور سوشل میڈیا پر سرگرمی کے باعث بھی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ لاہور میں فاسٹ فوڈ کاروبار بھی چلاتی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے تقریباً 10 لاکھ فالوورز ہیں، جہاں وہ اکثر اپنی ذاتی زندگی اور لائف اسٹائل سے متعلق مواد شیئر کرتی رہتی ہیں۔
“اس نے میرا بیٹا مجھ
میکسیکو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سابق ملکہ حسن کیرولائنا فلورس گومیز کو مبینہ طور پر ان کی ساس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 15 اپریل کو میکسیکو سٹی کے پوش علاقے پولانکو میں پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 27 سالہ کیرولائنا اپنے گھر میں موجود تھیں جب ان کی ساس اچانک ان کے پیچھے آئیں اور فائرنگ کر دی۔ رپورٹس کے مطابق جب مقتولہ کا شوہر اپنے بچے کو گود میں اٹھائے کمرے سے باہر آیا تو ملزمہ نے کہا کہ “اس نے مجھے غصہ دلایا۔” اس پر شوہر نے جواب دیا کہ “وہ میرا خاندان ہے”، جس کے جواب میں ساس نے مبینہ طور پر کہا کہ “تم میرے ہو، اس عورت نے تمہیں مجھ سے دور کر دیا ہے۔” پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمہ موقع سے فرار ہو گئی، جس کی تلاش جاری ہے۔ حکام اس پہلو کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا مقتولہ کے شوہر کا اس واقعے میں کسی قسم کا کردار یا معاونت شامل تھی یا نہیں۔ واضح رہے کہ کیرولائنا فلورس گومیز نے 2017 میں مس ٹین یونیورس باخا کیلیفورنیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔ وہ سوشل میڈیا پر بطور کانٹینٹ کریئیٹر بھی سرگرم تھیں اور حال ہی میں ایک بچے کی ماں بنی تھیں۔
لاریب ملک نے رجب بٹ کا پیغام
پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئے ہیں، تاہم اس بار معاملہ ان کی مبینہ نجی گفتگو سے جڑا ہوا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ معروف انفلوئنسر لاریب ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے انہیں انسٹاگرام پر ذاتی پیغام بھیجا، جس کے بعد انہوں نے انہیں بلاک کر دیا اور اس گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے۔ وائرل دعووں کے مطابق رجب بٹ نے خود کو لاریب ملک کا “بڑا مداح” ظاہر کرتے ہوئے رابطہ کیا، تاہم لاریب ملک نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف انہیں بلاک کیا بلکہ اس معاملے کو عوامی سطح پر سامنے لانے کا فیصلہ بھی کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں “کوئین بیہیویئر” کا ذکر کرتے ہوئے فوری اقدام لینے کا عندیہ دیا۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے لاریب ملک کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ رجب بٹ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ نیا تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رجب بٹ پہلے ہی اپنی نجی زندگی اور مبینہ ازدواجی مسائل کے حوالے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، جن میں ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی سے متعلق رپورٹس بھی شامل ہیں۔ رجب بٹ کا شمار گزشتہ چند برسوں میں مسلسل خبروں اور تنازعات کا حصہ رہنے والی شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کے حوالے سے شاہانہ طرزِ زندگی، مہنگی تقریبات، قانونی معاملات اور مختلف سوشل میڈیا تنازعات پہلے بھی زیرِ بحث رہے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ، میشا شفیع کی
لاہور ہائیکورٹ میں معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر دائر ہتکِ عزت کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میشا شفیع نے سیشن عدالت کی جانب سے 50 لاکھ روپے ہرجانے کی ڈگری کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ اپیل میشا شفیع کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ ثاقب جیلانی نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیشن عدالت کا فیصلہ حقائق اور شواہد کے برعکس ہے۔ درخواست گزار کے مطابق عدالتِ عالیہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اور ہرجانے کی ڈگری کو ختم کرے۔ دوسری جانب علی ظفر نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اوران کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں، جس پرانہوں نے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ یہ کیس ملک میں ہراسانی کے الزامات اور ہتکِ عزت کے قوانین کے تناظر میں ایک اہم قانونی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس پر شوبز حلقوں سمیت قانونی ماہرین کی بھی گہری نظر ہے۔
کراچی میں معروف ڈیزائنر دیپک
معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران تین مرتبہ ڈکیتی کی وارداتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ مختلف مواقع پر مسلح ملزمان ان سے گاڑی، موٹر سائیکل اور نقد رقم چھین کر فرار ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعات محض انفرادی نوعیت کے نہیں بلکہ شہر میں جرائم کی بگڑتی مجموعی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ دیپک پروانی کے مطابق ان کے عملے کے افراد بھی مسلسل جرائم کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ ایک ملازم کے گھر میں ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ چوری کی واردات پیش آئی، جبکہ ایک اور ملازم کے بیٹے کو بھتہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کراچی میں بڑھتی بدامنی، مہنگائی اور شہری مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں شہری نہ صرف مالی نقصان بلکہ جانی خطرات کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔ دیپک پروانی کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں متعدد صارفین نے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ دیپک پروانی پاکستان کی فیشن انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں، جو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات حاصل کر چکے ہیں اور دنیا کا سب سے بڑا کرتا ڈیزائن کرنے کا منفرد اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ تاہم ان جیسے معروف فرد کا بار بار جرائم کا نشانہ بننا کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال کی سنگینی کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
انڈین فلم فیسٹیول میں
لاس اینجلس میں منعقدہ انڈین فلم فیسٹیول میں پاکستانی سینما نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں منتخب فلموں کے لیے اعزازی تذکرے حاصل کر لیے، جسے عالمی سطح پر ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ برصغیر کی فلموں کے وسیع انتخاب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی فلمیں ’’لالی‘‘، ’’گھوسٹ اسکول‘‘ اور ’’پرمیننٹ گیسٹ‘‘ اپنی مضبوط کہانیوں اور منفرد موضوعات کے باعث جیوری کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی فلم ’’لالی‘‘ اور سیماب گل کی ’’گھوسٹ اسکول‘‘ کو فیچر فلم کی کیٹیگری میں اعزازی تذکرہ دیا گیا، جبکہ ثناء جعفری کی مختصر فلم ’’پرمیننٹ گیسٹ‘‘ نے شارٹ فلم کی کیٹیگری میں یہی اعزاز اپنے نام کیا۔ فلم ’’لالی‘‘ ایک ڈارک کامیڈی ہے جو ازدواجی تعلقات میں موجود خوف، عدم تحفظ اور سماجی دباؤ جیسے موضوعات کو اجاگر کرتی ہے۔ کہانی زیبا نامی کردار کے گرد گھومتی ہے، جس کے ماضی سے جڑی پراسرار اموات اسے معاشرتی بدشگونی کی علامت بنا دیتی ہیں۔ یہ فلم اس سے قبل برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پیش کی جا چکی ہے، جہاں اسے مکمل پاکستانی کاسٹ اور عملے کے ساتھ نمائش کا اعزاز حاصل ہوا۔ دوسری جانب ’’گھوسٹ اسکول‘‘ دیہی پاکستان میں بند پڑے تعلیمی اداروں کے مسئلے کو نمایاں کرتی ہے۔ کہانی ایک کم عمر بچی رابعہ کی جدوجہد پر مبنی ہے، جو اپنے اسکول کی اچانک بندش کے اسباب جاننے کے لیے سماجی رکاوٹوں اور فرسودہ نظام کا سامنا کرتی ہے۔ اس فلم کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی پذیرائی مل چکی ہے۔ ثناء جعفری کی مختصر فلم ’’پرمیننٹ گیسٹ‘‘ جنوبی ایشیائی معاشروں میں بچپن کے جنسی استحصال کے دیرپا اثرات کو موضوع بناتی ہے۔ لاہور کے پس منظر میں تیار کی گئی یہ فلم ایک نوجوان لڑکی کی کہانی بیان کرتی ہے، جو خاندانی ذمہ داریوں اور ماضی کے تلخ تجربات کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ ان فلموں کی یہ کامیابی پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جو عالمی سطح پر ملک کے تخلیقی بیانیے اور اہم سماجی موضوعات کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
کامیڈین جمی کمل میلانیا ٹرمپ
معروف کامیڈین جمی کمل کا مذاق ان کو ہی منہگا پڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمی کمل نے خاتون اول میلانیا کو مذاق میں متوقع بیوہ کہا تھا جس پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ناراض ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس نے جمی کمل کی برطرفی کا مطالبہ کیا جب کہ ڈزنی کے ٹی وی لائسنس بھی خطرے میں پڑگئے اور امریکی کمیونی کیشن کمیشن نے ڈزنی کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس حوالے سے جمی کمل نے وضاحت کی کہ صدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان 23 سالہ عمر کے فرق کے بارے میں ایک ہلکا پھلکا طنز تھا۔ ادھر اداکار جارج کلونی بھی جمی کمل کے دفاع میں میدان میں آگئے اور کہا کہ جمی ایک کامیڈین ہے اور اس کے مذاق پر بیان بازی خطرناک ہے۔ دوسری جانب ڈزنی نے بھی ایف سی سی کو قانونی جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کم عمر میں شادی کا فیصلہ
پاکستانی اداکارہ مہرالنساء اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو صحیح وقت پر شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ حال ہی میں مہرالنساء اقبال ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئیں جہاں انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے نوجوان اداکاراؤں کو شادی سے متعلق مشورہ دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیو ں کو مشورہ دوں گی کہ صحیح وقت پر شادی کرلینی چاہیے، ہر چیز وقت پر اچھی لگتی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ آپ میچیور ہوتے جاتے ہیں تو اپنی خواہشات تبدیل ہوتی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا معیار بہت زیادہ ہوجاتا ہے تو پھر شادی کرنا مشکل ہوجاتا ہے، کم عمر میں شادی کا اچھا فیصلہ کرلیں تو بہتر ہے۔ مہرالنساء نے مزید کہا کہ شادی کے ساتھ ساتھ تمام کام چلتے رہتے ہیں، آپ کو اپنی توقعات کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے، سب ایک ساتھ نہیں ملتا، کہیں نہ کہیں آپ کو قربانی دینی پڑتی ہے اور تبھی جاکر گھر بنتے ہیں۔
بھارتی اداکار کا جیل میں ساتھی
کرناٹکا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار درشن پر جیل میں ساتھی ملزم کر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2024 میں ایک شخص کو قتل کرنے کے جرم میں اداکار گزشتہ 2 سال سے جیل میں قید ہیں،اس شخص کی لاش نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرناٹکا ہائیکورٹ کی جانب سے اداکار کی ضمانت منظور کی گئی جسے بھارتی سپریم کورٹ نے منسوخ کردیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اداکار اس وقت جیل میں قید ہیں اور ان پر اب ساتھی ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اداکار پر الزام ہے کہ وہ ساتھی ملزم کو سوتے وقت لاتوں سے مارتے ہیں اور ساتھ ہی بدتمیزی سے بات کرتے ہیں جس سے پریشان ہو کر دونوں شریک ملزمان نے حکام سے دوسری جیل منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو اب جیل میں ناصرف قواعد پر عملدرآمد کرنے بلکہ انہیں قطار میں لگ کر کھانا لینے اور اپنا واش روم خود صاف کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
’غیرمعمولی اعزاز‘ اداکارہ سیانی گپتا
اداکارہ اور فلم ساز سیانی گپتا کو ہارورڈ یونیورسٹی ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن کی جانب سے ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے جو سنیما، اداکاری کے فن، اور عالمی سطح پر جنوبی ایشیائی شناخت کی مؤثر نمائندگی میں ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔ سیانی گپتا نے ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ’ساؤتھ ایشین پرسن آف دی ایئر 2026‘ قرار دیے جانے پر کہا کہ ’اپنے ملک انڈیا اور پورے جنوبی ایشیا کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔‘ یہ تقریب 24 اپریل کو ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں سیانی گپتا نے منیش ملہوترا کی تیار کردہ خوبصورت ہاتھی دانت کے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی۔ انہوں نے کھلے بالوں اور سادہ مگر پُر وقار انداز کے ساتھ ہارورڈ کی مشہور عمارتوں کے سامنے تصاویر بنوائیں اور پھر ایک دل کو چھو لینے والی تقریر کی جس پر حاضرین نے بھرپور تالیاں بجائیں۔ یہ باوقار اعزاز اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عوامی زندگی میں جنوبی ایشیائی شناخت اور عوامی زندگی میں اس کے فروغ کے لیے کام کیا ہو۔ ہارورڈ ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن نے سیانی گپتا کی خاص طور پر ’آرٹیکل 15‘ اور ’فور مور شاٹس پلیز‘ میں ان کی بے باک، حقیقت پسندانہ اور عام روایت سے ہٹ کر اداکاری کو سراہا جنہوں نے سماجی رویوں کو چیلنج کیا اور عہدِ حاضر کی انڈین کہانی سنانے کے زاویے کو وسعت دی۔ سیانی گپتا نے یہ اعزاز ملنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرے لیے ایک غیر معمولی اعزاز ہے۔ عالمی سطح کے اس پلیٹ فارم پر اپنے ملک انڈیا اور جنوبی ایشیا کی نمائندگی کرنے کی اہمیت غیرمعمولی ہے۔ میں اپنی اس کامیابی کا سہرا اُن تمام لوگوں کو دینا چاہوں گی جو میرے سفر کا حصہ رہے جن میں میرے والدین، اساتذہ اور خاندان شامل ہے جن کی بے مثال مدد اور حمایت نے اس دن کو ممکن بنایا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اُن فلموں اور تخلیق کاروں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے مجھے مواقع فراہم کیے۔ میں اس عالمی اعزاز پر خود کو نہایت خوش نصیب اور عاجز محسوس کرتی ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’میں اسے ایک اعزاز خیال کرتی ہوں اور ہر میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے اور ایک ذمہ دار تخلیق کار بننے کی کوشش جاری رکھوں گی۔ ہارورڈ یونیورسٹی ساؤتھ ایشین ایسوسی ایشن کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے اس اعزاز سے نوازا۔ میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔‘ اس اہم کامیابی کے ساتھ ساتھ سیانی گپتا اپنے تخلیقی سفر کے ایک نئے مرحلے میں بھی داخل ہو رہی ہیں جہاں وہ اپنی ہدایت کاری میں اولین مختصر فلم ’آسمانی‘ کے ساتھ سامنے آئیں گی، جس کا پریمیئر 25 اپریل 2026 کو ورلڈ فیسٹ ہیوسٹن میں ہوگا۔ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی ئی)کی فارغ التحصیل سیانی گپتا کا سفر ایف ٹی آئی آئی سے ہارورڈ میں اعزاز حاصل کرنے تک انڈین سنیما کے لیے ایک متاثر کن لمحہ ہے، جہاں انڈین فن اور کہانی سنانے کے انداز کو دنیا کے معتبر ترین پلیٹ فارمز پر سراہا جا رہا ہے۔ وہ اس سے قبل یہ اعزاز حاصل کرنے والی ممتاز شخصیات، جیسا کہ وکاس کھنہ کی صف میں شامل ہو گئی ہیں اور یوں عالمی سطح پر جدید انڈین سنیما کی ایک مضبوط آواز کے طور پر اپنی جگہ مزید مستحکم کر لی ہے۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکارسنجے دت کی فلم
بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت نے اپنی نئی فلم ’کھل نائیک ریٹرنز‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔ اداکار سنجےدت کی فلم ’کھل نائیک‘کی ریلیز کے 32 سال بعد ’کھل نائیک ریٹرنز‘ کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے فلم کا باضابطہ اعلان کیا۔ 1993 کی ہٹ فلم میں سنجےدت،مادھوری ڈکشت، انوپم کھیر، راکھی گلزار اور جیکی شیروف نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ فلم کے ٹیزر میں سنجے دت کو یہ ڈائیلاگ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "بولا تھا نہ… 10 اکتوبر، رات کے 10 بجے، بلو جیل سے پھُر…”۔ سوشل میڈیا پرپہلی جھلک شیئر کرتے ہوئےسنجےدت نےلکھا ‘کچھ کہانیاں ختم نہیں ہوتی، وہ دوبارہ شروع ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ اگست 1993 کو ریلیز ہونے والی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
ملتان؛ ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں کی
ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں نے اجتماعی شادیاں کرلیں۔ 9دلہوں نے اپنی کزنز سے ایک ہی تقریب میں نکاح کیا،جہیزلینےسےانکارکردیا،اجتمائی شادی اور ایک ہی ولیمہ، خاندانی اتحاد کی خوبصورت تصویر بنا۔ تقریب کا مقصد ریکارڈ نہیں بلکہ سادہ شادیوں کا پیغام دینا تھا،سوشل میڈیاپرتقریب وائرل، نوجوانوں کومثالی قراردےدیاگیا۔
گلوکار سجاد علی نے بھارت کی
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے بھارت کی جانب سے شہریت کی پیشکش پر ایسا دوٹوک جواب دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ 90 کی دہائی سے اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکار نے واضح کیا کہ ان کا ملک کے ساتھ رشتہ کسی سودے بازی کا محتاج نہیں۔ رپورٹس کے مطابق سجاد علی گزشتہ چند سالوں سے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔ حال ہی میں ان کے ایک قریبی دوست نے پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ کراچی میں ڈکیتی کے ایک افسوسناک واقعے کے بعد سجاد علی نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی دوران دبئی میں قیام کے موقع پر ایک بھارتی اہلکار نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں بھارت کی شہریت لینے کی پیشکش کی۔ سجاد علی نے اس پیشکش کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے تاریخی جملہ ادا کیا کہ میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں ہے۔ ان کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور مداح اسے سجاد علی کی اپنی مٹی سے سچی محبت اور حب الوطنی کی عظیم مثال قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سجاد علی اپنی منفرد گلوکاری اور کلاسیکی موسیقی پر مہارت کے باعث دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی کے سفیر مانے جاتے ہیں۔ ان کے اس دوٹوک جواب نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بیرون ملک مقیم ہونے کے باوجود ان کا دل پاکستان کے لیے ہی دھڑکتا ہے۔
نواز شریف کی طرح کسی بھی
پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہےکہ آج تک نواز شریف کی طرح کسی نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا۔ حال ہی میں وسیم عباس نے اداکار احمد علی بٹ کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ وسیم عباس نے نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آرٹسٹ کمیونٹی کیلئے ہمیشہ اتنے سپورٹ کرتے رہے ہیں کہ اتنا کسی حکمران نے نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ ملک بدر تھے تب بھی وہ آرٹسٹ کا حال پوچھتے تھے، بغیر کسی کو بتائے بیمار آرٹسٹ کے گھر پیسے بھجوادیتے تھے تو کسی کو علاج کیلئے اپنے اسپتال کی آفر کرتے تھے۔ وسیم عباس کا کہنا تھاکہ کسی کی اچھائی ہے اور اگر کوئی نیکی کے کام کررہا ہے تو آپ لوگ غصہ کیوں کررہے ہیں۔
کاجول نے بیٹی کے ساتھ
بھارتی اداکارہ کاجول نے حال ہی میں اپنی بیٹی نیسا دیوگن کی پرورش کے تجربے پر کھل کر گفتگو کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے تعلقات میں ایک مشکل مرحلہ بھی آیا تھا، تاہم وقت کے ساتھ یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگیا۔ ایک پوڈکاسٹ میں معروف میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی اداکارہ نے کہا کہ بیٹی کی ٹین ایج عمر کے دوران والدین کے لیے صورتحال آسان نہیں تھی اور اس دوران صبر و تحمل کی ضرورت پیش آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب غلط فہمیوں اور بار بار کے اختلافات نے ان کے درمیان فاصلے پیدا کر دیے تھے۔ کاجول نے بتایا کہ ہارمونز کا دور تھا اور وہ 12 سال کی تھی۔ ہم دونوں ہی جذباتی طور پر بے قابو تھے۔ ہم جھگڑتے تھے اور بعض اوقات غیر منطقی رویہ اختیار کر لیتے تھے۔ فلم سرزمین کی اداکارہ نے مزید کہا کہ بعد میں انہوں نے اپنے رویے میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا اور جھگڑے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور والدہ یہ فیصلہ کیا کہ مجھے زیادہ سمجھداری دکھانی چاہیے۔ میں نے لڑنے کے بجائے بات کرنے کا انتخاب کیا تاکہ ہم مسلسل گفتگو کے ذریعے ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔ کاجول نے بتایا کہ یہ مشکل مرحلہ تقریباً تین سال تک جاری رہا، جس دوران ماں اور بیٹی دونوں ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے کہا، “میرے لیے سب سے اہم بات یہ تھی کہ میں نے اسے سننا شروع کیا۔ اسے بات کرنے اور اپنی بات کہنے کا موقع دینا سب سے بڑا فرق ثابت ہوا، یہی میری سب سے بڑی سیکھ تھی۔” اداکارہ کی حالیہ پیشکشوں میں فلمیں اور او ٹی ٹی پروجیکٹس شامل ہیں، جبکہ وہ جلد ہی فلم مہارگنی: کوئین آف کوئینز میں ایک مضبوط کاسٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
فلم انڈسٹری کیلیے فنڈزمختص
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا احسن اقدام ، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 2 ارب روپے کا فنڈ فلم انڈسٹری کے لیے مختص کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سخت سکروٹنی کے بعد 32 افراد کو منتخب کیا گیا، جنہیں فی فلم 3 کروڑ روپے ملیں گے۔ ابتدائی طور پر سکرپٹ جمع کروانے پر ڈیڑھ کروڑ جبکہ فلم مکمل ہونے پر باقی ڈیڑھ کروڑ دیئے جائیں گے۔ فلم مکمل کرنے کے لیے 1 سال کی مدت مقرر کی گئی ہے ، فلم باکس آفس پر جو بزنس کرے گی، اس کا 25 فیصد اضافی فلمساز کو دیا جائے گا۔ 5نوجوانوں کو خصوصی فنڈز فراہم کیے گئے۔ سینما گھروں کو ریلیف دینے کے لیے سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ نئے مالی سال کے لیے جون میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
مریم نواز کا لاہور میں فلم سٹی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت میں 50 ایکڑ اراضی پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اندر قائم کیا جائے گا جو ملک کا پہلا مکمل اینڈ ٹو اینڈ میڈیا پروڈکشن حب ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کے ذریعے پاکستان کی فلمی صنعت کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس فلم سٹی میں فلم، ٹی وی اور اینیمیشن کے شعبوں سے وابستہ افراد کے لیے تمام جدید سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت یہاں عالمی معیار کے اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیج اور پوسٹ پروڈکشن لیبز قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم سٹی میں شوٹنگ سیٹس، ایک مرکزی جھیل اور بڑے ایوارڈ شوز کے انعقاد کے لیے کنونشن ہال بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ملک میں تخلیقی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
معروف پاکستانی اداکارہ حنا رضوی
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حنا رضوی کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اس وقت ان کا علاج انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے خود اسپتال سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ ویڈیو میں انہیں آکسیجن ماسک اور آئی وی لائنز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ حنا رضوی نے اپنے پیغام میں مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔ جس پر شوبز شخصیات اور چاہنے والوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ حنا رضوی پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی ایک سینئر اداکارہ ہیں۔ جو زیادہ تر کردار نگاری پر مبنی اور جذباتی نوعیت کے کرداروں میں نظر آتی ہیں۔ وہ معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا (پروین رضوی) کی بہن بھی ہیں اور ایک معروف فنی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں متعدد ڈرامہ سیریلز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور خاص طور پر سماجی و خاندانی موضوعات پر مبنی کرداروں میں نمایاں پہچان حاصل کی۔
اللہ کا واسطہ ہے کراچی کی
معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شہر کو ’’گندا‘‘ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وہ کراچی کو ایک جملے میں کیسے بیان کریں گی۔ اداکارہ نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے صرف ایک لفظ کہا، ’’گندا‘‘۔ ان کے اس مختصر مگر دوٹوک جواب نے پروگرام کے شرکاء کو بھی چونکا دیا۔ بعد ازاں اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ یہ ان کے دل کی آواز ہے کیونکہ کراچی ان کا اپنا شہر ہے اور وہ یہیں رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے شہر کی خامیوں کی نشاندہی کرنا برائی نہیں بلکہ بہتری کی جانب پہلا قدم ہے۔ اداکارہ نے حکمرانوں اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے کراچی کی سڑکوں کی حالت بہتر بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، جگہ جگہ گندگی اور ناقص انفراسٹرکچر نہ صرف عوام کے لیے مشکلات کا باعث ہیں بلکہ یہ صورتحال دیکھ کر شدید غصہ بھی آتا ہے۔ شگفتہ اعجاز نے مزید کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ ان کے مطابق فوری اور مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین ان کی بات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کچھ نے اس انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم یہ معاملہ ایک بار پھر کراچی کے بنیادی مسائل کو اجاگر کرنے کا سبب بن گیا ہے۔
سائرہ یوسف کا مثبت اور باوقار رویہ
پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کا نیا پراجیکٹ نہیں بلکہ ذاتی زندگی میں اپنایا گیا مثبت اور باوقار رویہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے 38ویں سالگرہ گھر پر قریبی اہل خانہ کے ہمراہ منائی، جہاں ان کی بیٹی نورے شہروز کیساتھ سابق شوہر شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول کی بیٹی زہرہ بھی موجود تھیں۔ سائرہ یوسف نے اس موقع پر اہلخانہ کے ساتھ خوشگوار لمحات انسٹاگرام پر شیئر کیے، جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ خاص طور پر زہرہ کے ساتھ ان کے محبت بھرے اور شفقت آمیز رویئے نے صارفین کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے سائرہ یوسف کے طرزِ عمل کو شریک والدین کی مثبت مثال قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ کئی مداحوں نے انہیں بردباری، وسعت قلب اور جذباتی پختگی کی علامت قرار دیا۔صارفین نے کہا کہ سائرہ یوسف نے ایسے معاشرے میں، جہاں بلینڈڈ فیملی اور شریک والدین کے تصورات کو اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے، ایک خوبصورت اور متاثرکن مثال قائم کی ہے۔
شان شاہد نے میرا اورارشاد بھٹی
نامور پاکستانی اداکار شان شاہد نے صحافی ارشاد بھٹی اور اداکارہ میرا کے درمیان ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد نے کہاکہ مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی، تحقیقاتی صحافت اور انٹرٹینمنٹ صحافت دو الگ چیزیں ہیں لیکن پاکستان میں سیاسی صحافت اپنی حدود پار کر کے انٹرٹینمنٹ کے دائرے میں کیوں داخل ہو جاتی ہی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سوالات اکثر تفتیش جیسے لگتے ہیں، جیسے فنکار کسی انٹرویو میں نہیں بلکہ عدالت یا نیب میں بیٹھے ہوں، میرا مطلب یہ ہے کہ صحافت میں پروفیشنلز کو انٹرٹینمنٹ جرنلزم سیکھنی چاہیے، جو ایک فنکار کے ہنر کے بارے میں ہونی چاہیے، نہ کہ تحقیقاتی صحافت کی طرح وہاں تفتیش نہیں ہونی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے جب وہ فنکاروں کو صادق اور امین دیکھنا چاہتے ہیں، انسان غلطیاں کرتے ہیں، آپ کو اپنے پوڈکاسٹ میں کامل انسان کیوں چاہیی ۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت اچھے لوگوں کو ایسی بری حرکتیں کرتے دیکھتا ہوں ، ہم انہیں دیکھتے ہیں، وہ اچھے شوز کرتے ہیں، ہم انہیں فالو کرتے ہیں، عزت دیتے ہیں اور ان کے تجزیئے سنتے ہیں، لیکن پھر وہ اپنی عزت کھو دیتے ہیں۔شان شاہد نے کہا کہ اب فنکاروں کو میزبانوں کے پوڈکاسٹس میں جانے سے پہلے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں مکمل ہوم ورک کر کے جانا چاہئے۔
فضیلہ قاضی نے ساس کے رویوں کی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ساس کے رویوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے بدلتے رویے کے پیچھے اہم نفسیاتی اور جسمانی عوامل ہوتے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق فضیلہ قاضی حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ساس اور ماں کے رویوں میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ بیٹوں کی شادی کے بعد ساس کا رویہ بدل جاتا ہے، مگر کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق زیادہ تر خواتین اس عمر میں ہوتی ہیں جب ان کے بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں اور یہ عمر پری مینوپاز کا مرحلہ ہوتی ہے، جس میں ہارمونل تبدیلیاں خواتین کے جذبات اور رویے پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ فضیلہ قاضی نے کہا کہ اس عمر میں خواتین زیادہ جذباتی ہو جاتی ہیں اور اکثر رونے لگتی ہیں، جبکہ ماضی میں اس حوالے سے آگاہی کم ہونے کے باعث خواتین خود بھی ان تبدیلیوں کو سمجھ نہیں پاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ خواتین ساس بنتی ہیں تو ان تبدیلیوں کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے اور بعض اوقات وہ خود ترسی کا شکار بھی ہو جاتی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب خواتین خود کو گھر کے تمام کام کرنے والی ایک مددگار سمجھنے لگتی ہیں، اس لیے معاشرے کو چاہیے کہ وہ ان کے جذبات اور حالات کو سمجھے اور ساس کے رویے کو صرف منفی انداز میں نہ دیکھے۔
حبا بخاری کی بریڈفورڈ ایونٹ میں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب وہ بریڈفورڈ میں ایک میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ میں شریک ہوئیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ان کے ہمراہ اداکار دانش تیمور بھی موجود تھے، دونوں کی ایونٹ میں آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ حبا بخاری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سپر سٹار سمجھی جاتی ہیں اور اپنے کامیاب ڈراموں کی وجہ سے بڑی تعداد میں مداح رکھتی ہیں، ان کی اور دانش تیمور کی جوڑی کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں اور دونوں اس وقت ڈرامہ سیریل ہمراہی میں بھی ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں جسے اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ بریڈفورڈ ایونٹ میں حبا بخاری نے ڈیزائنر طیب معظم کی ڈیزائن کردہ ساڑھی پہنی، تاہم ان کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساڑھی کی لمبائی زیادہ ہونے اور فٹنگ مکمل نہ ہونے کے باعث اداکارہ کو چلنے میں دشواری کا سامنا تھا، جبکہ وہ بار بار اپنے ڈریپ سے خود کو کور کرتی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی لباس میں خود کو پُراعتماد محسوس نہ کرے تو اسے نہیں پہننا چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ساڑھی کی لمبائی بہت زیادہ تھی اور وہ زمین پر گھسٹ رہی تھی، جبکہ ایک اور نے کہا کہ بولڈ لباس کا انتخاب تب ہی کرنا چاہیے جب اسے اچھی طرح کیری کیا جا سکے۔ حبا بخاری کے اس انداز نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے جہاں مداحوں کی آراء مختلف نظر آ رہی ہیں۔
اوم پوری نے میری بہن کو
بالی وڈ اداکار انو کپور نے انجہانی اداکار اوم پوری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری بہن کو دھوکا دیا اور اس کی زندگی خراب کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انو کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اوم پوری کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ انو کپور نے کہا کہ اوم پوری ایک بہترین اداکار تھے، ان جیسی اداکاری کوئی نہیں کرسکتا لیکن انہوں نے ایک خاتون سے شادی کرکے دھوکا دیا اور میں اس خاتون کا بھائی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوم پوری اپنی زندگی کے 10 سال پہلے ہی مرچکا ہوتا لیکن وہ میری بہن سیما کپور تھی جس نے دیکھ بھال کی، جب آپ کمزور اور بیمار ہوگئے تو میری بہن کے پاس واپس آگئے جس پر میں اپنی بہن پر غصہ اور ناراض ہوا۔ انو کپور کا کہنا تھا کہ آج اوم پوری موجود نہیں ہیں، ان کا بیٹا ہے، آج بھی میں ان کے بیٹے اور ان کی سابقہ بیوی نندیتا کے لیے دعا کرتا ہوں، مجھے کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہےلیکن افسوس ہے کہ میری بہن سیما کپور کی زندگی برباد ہو گئی، ان کا کوئی سہارا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سیما کپور اور اوم پوری کی شادی 1990 میں ہوئی جو صرف 8 ماہ ہی چل سکی جس کے بعد اوم پوری نے صحافی نندیتا پوری سے شادی کرلی۔ اداکار 2017 میں 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
کراچی میں گٹر کے ڈھکن
گلوکار و میزبان فخر عالم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران مزاحیہ اور برجستہ انداز میں گفتگو کر کے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔ پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے فخر عالم سے سوال کیا کہ مرتضیٰ وہاب کو اگر ایک بات کہنی ہو تو وہ کیا ہوگی؟ جس پر فخر عالم نے کچھ دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ گٹر کے ڈھکن پورے کر دے بھائی پلیز۔ اسی دوران ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر آپ کو سیاست میں شمولیت کی پیشکش کی جائے تو کیا جواب ہوگا؟ اس پر فخر عالم نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ شکریہ۔ پروگرام کے دوران ایک خوشگوار لمحہ بھی تیزی سے وائرل ہوا جہاں فخر عالم نے وسیم بادامی کو اچانک گود میں اٹھا لیا۔ اس مزاحیہ صورتحال پر ساتھی میزبان عدی عدیل امجد نے کہا کہ فضا علی اور ان کے شوہر کے مشہور وائرل لمحے کی یاد تازہ ہوگئی۔ عدی عدیل امجد کی اس بات پر شو میں قہقہوں کی لہر دوڑ گئی، جس پر وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ وہ نہیں ہے، یہ تو اتفاق سے ہوگیا۔ یہ لمحہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آگئے۔
مادری زبان کی حفاظت
معروف اداکارہ صبا حمید نے والدین کو بچوں کی تربیت میں مادری زبان کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ زبان کسی بھی قوم کی شناخت اور ثقافتی ورثے کی بنیاد ہوتی ہے۔ صبا حمید، جو 1980 کی دہائی سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور پاکستان کی سینئر اور باوقار اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں، نے ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں بچوں کو مادری زبان ضرور سکھائیں اور اسے روزمرہ گفتگو کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہا کہ پنجابی، پشتو، بلوچی اور دیگر علاقائی زبانیں صرف بول چال کا ذریعہ نہیں بلکہ ثقافتی شناخت کی علامت ہیں، جنہیں محفوظ رکھنا ہر گھرانے کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان زبانوں کو ترک کر کے مکمل طور پر دیگر زبانوں کو اپنانا ثقافتی ورثے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایسے ماحول میں پلی بڑھیں جہاں پنجابی زبان عام طور پر بولی جاتی تھی، جس کی بدولت انہیں اس زبان پر عبور حاصل ہوا، جبکہ ان کے والد پیشے کے لحاظ سے صحافی تھے۔ ان کے مطابق یہی ابتدائی لسانی تربیت ان کی شخصیت اور ابلاغی صلاحیتوں کی تشکیل میں معاون ثابت ہوئی۔ صبا حمید نے مزید کہا کہ بچوں کو متعدد زبانیں سکھانا ان کی ذہنی نشوونما کے لیے نہایت مفید ہے، کیونکہ اس سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت، ذہنی لچک اور اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے اپنے بچے بھی پنجابی زبان میں روانی رکھتے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ گھریلو سطح پر لسانی ورثے کے فروغ کو اہمیت دیتی ہیں۔ آخر میں صبا حمید نے زور دیا کہ والدین اپنی مادری زبانوں کو نظر انداز نہ کریں، کیونکہ یہی زبانیں ثقافت، شناخت اور نسل در نسل تعلق کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہیں۔
صبافیصل کی شوہروں پر
پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک پرانا واقعہ بیان کرتے ہوئے ازدواجی تعلقات، اعتماد اور غیر ضروری شک و شبہات کے موضوع پر گفتگو کی ہے۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران انہوں نے بتایا کہ تقریباً 25 سال قبل وہ اپنے شوہر کو لینے ان کے دفتر گئی تھیں، جہاں انہوں نے ریسیپشن پر موجود خاتون سے اپنے شوہر کو بلانے کی درخواست کی۔ ان کے مطابق جب ان سے شناخت پوچھی گئی تو انہوں نے خود کو “مسز فیصل” کے طور پر متعارف کرایا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اگلے روز ان کے شوہر نے انہیں آگاہ کیا کہ مذکورہ ریسیپشنسٹ نے ملازمت چھوڑ دی ہے۔ ان کے مطابق شوہر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اس خاتون کو یکطرفہ طور پر جذباتی وابستگی پیدا ہوئی ہو، تاہم انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ صبا فیصل نے اس تجربے کو ازدواجی تعلقات میں اعتماد کی اہمیت سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط رشتہ وہی ہوتا ہے جس میں اعتماد اور خود اعتمادی قائم رہے، تاکہ غیر ضروری مداخلت یا غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات رشتوں میں غیر ضروری شک اور حد سے زیادہ نگرانی مسائل کو جنم دیتی ہے، جو معاشرتی طور پر بھی مختلف ڈرامائی صورتوں میں دکھائی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق مالی استحکام بھی بعض اوقات تعلقات کی نوعیت پر اثر انداز ہوتا ہے، تاہم بلاوجہ خوف اور بے چینی ازدواجی زندگی کے لیے نقصان دہ ہے۔
توہین مذہب کیس
کراچی: ایڈیشنل سیشن جج وسطی کی عدالت نے مذہبی جذبات سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سماعت کے دوران رجب بٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کی عدم حاضری کے باعث ان کی پیشگی ضمانت واپس لینے کا حکم جاری کیا۔ اضافی سیشن جج کی عدالت میں ہونے والی کارروائی کے دوران فریقین کے دلائل سنے گئے۔ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ رجب بٹ کی طبیعت ناساز ہے، اسی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ دوسری جانب شکایت کنندہ کے وکیل نے اس مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم بارہا مختلف وجوہات کا سہارا لے کر عدالت سے غیر حاضر رہتا ہے، لہٰذا انہیں مزید رعایت نہ دی جائے اور کیس کی کارروائی بغیر تاخیر کے آگے بڑھائی جائے۔ واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف مقدمہ تھانہ ہائیڈری مارکیٹ میں درج ہے، جس میں ان پر اسلامی اقدار کی مبینہ بے حرمتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
دبئی کی برانڈڈ دنیا سے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دبئی کی لائف کو برانڈڈ قرار دیتے ہوئے اس قسم کے طرز زندگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دبئی کے لائف اسٹائل پر گفتگو کی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں جب کبھی دبئی جاتی ہوں تو مجھے الجھن ہونے لگتی ہے، وہاں ہر چیز برانڈڈ ہے، سڑکیں برانڈڈ ہیں، لوگوں کے پاس ہیرے لٹک رہے ہیں، ہر جگہ خوشبو ہے، اگر شاپنگ مال میں جائیں تو برقع پہننے والی خواتین کی آنکھوں پر میک اپ اور پلکوں کی صورت میں پیسہ لگا ہوا ہے، ان کی پلکیں بھی جھوٹی ہیں اور ہونٹ بھی موٹے ہیں، اگر پاس سے گزر جائیں تو کروڑوں روپے کی خوشبو لگائی ہوتی ہے، مہنگے پرس ہوتے ہیں۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ دبئی میں سب برانڈڈ ہے، پلاسٹک لائف ہے، کچھ مشہور شخصیات کو دبئی کا گولڈن ویزا دیا جاتا ہے جس کیلئے وہ تھوڑی سی رقم بھی لیتے ہیں، ایک تو مجھے دبئی جانے کا کوئی شوق نہیں، دوسرا میرا کوئی رشتہ دار وہاں نہیں رہتا، میں نے کہا میں گولڈن ویزا کیوں لوں؟ مجھے وہاں نہیں جانا، اگر کبھی کوئی کام ہوتا ہے تو چلی جاتی ہوں، مجھے دبئی کا کوئی شوق نہیں ہے مجھے دبئی کا گولڈن ویزا نہیں خریدنا۔ سینئر اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ سب برانڈڈ چیزیں متوجہ نہیں کرتیں، ہم بہت practical زندگی گزار رہے ہیں، لوگ دبئی میں خوش ہیں، سڑکیں صاف ستھری ہیں لیکن وہاں کی برانڈڈ دنیا سے مجھے الٹی آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی، ابوظبی اور عرب ممالک سے مجھے یہ شکوہ ہے کہ انہوں نے ظاہری خوبصورتی پر کام کیا ہے، اپنی قوم کو educated نہیں کیا۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی
بالی ووڈ کے بادشاہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی ایک دوست کی شادی میں ’جوتا چرائی‘ کی مزاحیہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان اپنے دوست کی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے، جہاں روایتی جوتا چرائی کی رسم دلچسپ کشمکش میں تبدیل ہوگئی۔ اس منفرد لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ویڈیو میں آریان خان اپنے قریبی دوست اور دولہے ماہر مہتا کے جوتے کو بچانے کے لیے بھرپور مزاحمت کرتے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں ایک موقع پر وہ توازن کھوتے کھوتے بچے، تاہم جوتا ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ ویڈیو میں آریان خان جینز، ٹی شرٹ اور براؤن جیکٹ میں ملبوس نظر آتے ہیں اور دلہن کی جانب سے جوتا چھیننے کی تمام کوششوں کے باوجود اسے چھوڑنے سے انکار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایک موقع پر مہمانوں کے ساتھ مزاحیہ انداز میں کھینچا تانی بھی دیکھنے میں آئی، جبکہ آخر میں آریان جوتا لے کر وہاں سے نکل گئے۔ ویڈیو منظرِعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، یہ آخر ہو کیا رہا ہے؟ جبکہ دوسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے لگا کوئی لڑائی ہوگئی ہے۔ متعدد مداحوں نے آریان خان کے مزاحیہ انداز اور ہار نہ ماننے والے رویے کو سراہتے ہوئے ویڈیو کو نہایت دلچسپ قرار دیا۔
ریما خان نے بھارتی ایوارڈ شو
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ لباس پہننے سے انکار کردیا تھا۔ ریما خان نے حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ذاتی اقدار، پیشہ ورانہ فیصلوں اور شوبز انڈسٹری کے تجربات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے لباس کے انتخاب اور عوامی سطح پر اپنی پیشکش کے حوالے سے محتاط رہتی ہیں۔ ان کے مطابق بولڈ لباس پہننے سے انکار کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کررہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ثقافتی وقار اور ذاتی اصولوں کی پاسداری، رجحانات یا بیرونی دباؤ سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ گفتگو کے دوران ریما خان نے اس بات پر زور دیا کہ فنکار معاشرے پر گہرا اثر رکھتے ہیں، لہٰذا مشہور شخصیات کو اپنے الفاظ، رویے اور ظاہری انداز کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق عوام اکثر فنکاروں کو رول ماڈل کے طور پر دیکھتے ہیں، اس لیے ان کا طرزِ عمل مثبت ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے موجودہ میڈیا رجحانات پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ منفی خبریں اور تنازعات زیادہ توجہ حاصل کرتے ہیں، جو عوامی سوچ کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے۔ ریما خان نے مزید کہا کہ زندگی اور روحانیت کے حوالے سے خود احتسابی انتہائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق حقیقی کامیابی عاجزی، شکرگزاری اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں پوشیدہ ہے، جبکہ زندگی میں وقت کی محدودیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بامقصد زندگی گزارنی چاہیے۔
آپ کی معافی قبول نہیں
پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو میزبان فضا علی نے اپنے پروگرام میں نشر ہونے والے متنازع منظر پر عوامی ردعمل کے بعد ناظرین سے معذرت کرلی، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی معذرت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ مارننگ شو کے دوران فضا علی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان کے اہلِ خانہ پروگرام میں شریک ہوئے تھے، جہاں ایک مخصوص لمحہ ناظرین کو ناگوار گزرا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ خوشی اور جذبات کے اظہار میں موقع اور ماحول کی مناسبت کو مدنظر رکھا جانا چاہیے تھا۔ فضا علی کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم اس معاملے پر ناظرین سے معذرت خواہ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ لوگ ان کی معافی قبول کریں گے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس وضاحت کو ملے جلے نہیں بلکہ زیادہ تر منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ متعدد صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ ریٹنگ کے حصول کے لیے جان بوجھ کر متنازع مواد پیش کیا جاتا ہے اور بعد میں رسمی معذرت کے ذریعے معاملہ دبانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کئی صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کی معافی قبول نہیں‘‘، جبکہ بعض نے اسے محض ڈرامہ قرار دیا۔ کچھ تبصروں میں کہا گیا کہ اگر واقعی احساس تھا تو ایسے مناظر بار بار پیش نہیں ہونے چاہیے تھے۔ یاد رہے کہ حالیہ لائیو شو کے دوران فضا علی کے شوہر نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید بحث چھڑ گئی تھی۔ صارفین کی بڑی تعداد نے اسے نامناسب قرار دیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ بعد ازاں پیمرا نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ چینل سے وضاحت طلب کرلی۔ ریگولیٹری ادارے کا کہنا تھا کہ براڈکاسٹرز پر لازم ہے کہ نشریات کے دوران پیشہ ورانہ معیار اور اخلاقی ضوابط کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔
مداح نے این ہیتھوے کو قرآنِ پاک
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے لندن میں ایک تقریب کے دوران اس وقت خبروں کی زینت بن گئیں جب ایک مداح نے انہیں قرآنِ پاک بطور تحفہ پیش کیا، جسے اداکارہ نے خوشگوار حیرت اور مسکراہٹ کے ساتھ قبول کیا۔ تقریب کے دوران این ہیتھوے مداحوں سے ملاقات اور آٹوگراف دے رہی تھیں کہ اسی دوران ایک مداح آگے بڑھے اور انہیں قرآنِ مجید پیش کیا۔ مداح نے بتایا کہ انہوں نے این ہیتھوے کو ایک انٹرویو میں ’’ان شاء اللہ‘‘ کہتے سنا تھا، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ ملاقات کا موقع ملا تو وہ یہ مقدس تحفہ ضرور پیش کریں گے۔ اداکارہ نے نہ صرف تحفہ خوش دلی سے قبول کیا بلکہ مداح کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ اس دلکش لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں این ہیتھوے کا ایک انٹرویو بھی خاصا مقبول ہوا تھا، جس میں انہوں نے مستقبل اور عمر بڑھنے سے متعلق گفتگو کے دوران ’’ان شاء اللہ‘‘ کا استعمال کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی کے ہر مرحلے میں خوبصورتی موجود ہے اور بڑھتی عمر کو خوف کے بجائے مثبت انداز میں دیکھنا چاہیے۔ این ہیتھوے ماضی میں کئی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، جن میں دی پرنسز ڈائریز، دی ڈیول وئیرز پراڈا اور لے میزریبل شامل ہیں۔ انہیں آسکر سمیت متعدد بین الاقوامی اعزازات بھی مل چکے ہیں۔
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی
لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل کی فہرست سے نکال دیا گیا۔ لاہور کی مقامی عدالت میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف زیر سماعت مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ جہاں عدالت نے ان کے نام کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت سعد الرحمان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ ملزمان کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے مبینہ طور پر آن لائن جوا ایپس کی تشہیر سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا کہ یوٹیوبر کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر تفتیش میں عدم تعاون کے باعث ان کا نام اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں ضمانت کے بعد وہ شامل تفتیش ہو گئے۔ تفتیشی حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سعد الرحمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے میں اب کوئی اعتراض نہیں۔ اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے جس میں نام کے اخراج کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سعد الرحمان کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی مبینہ پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ تاہم حالیہ پیش رفت میں انہیں انتظامی سطح پر بڑا ریلیف مل گیا۔
’شادی کے بعد کام ہم
اداکارہ رمشا خان کی شادی کے بعد ایکٹنگ کیرئیر سے بریک لینے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رمشا خان نے حال ہی میں اداکار خوشحال خان سے شادی کی ہے جس کی تصاویر بھی جوڑے کی جانب سے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔ اس سے قبل دونوں اداکاروں کے نکاح کی تصویر بھی سامنے آئی تھی، نکاح ایک بہت ہی نجی تقریب میں کیا گیا تھا جس کی تصویر وائرل ہونے پر رمشا خان کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر رمشا خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے اپنے کیرئیر اور شادی کے حوالے سے گفتگو کی ۔ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ بہت سی ایسی لڑکیاں ہیں جو کام نہیں کرنا چاہتیں، وہ اپنا گھر بنانا چاہتی ہیں، ایک ہاؤس وائف(house wife) بھی فل ٹائم جاب ہے۔ انہوں نے اداکارہ عائزہ خان اور حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بھی اداکارائیں ہیں جو گھر کے ساتھ ساتھ اپنے بچے بھی دیکھ رہی ہیں، بچے ان کے ہاتھ کا بنا کھانا کھاتے ہیں، جب میں انہیں دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں اللہ میں شادی کروں گی تو شاید گھر پر ہی بیٹھوں گی، ہم سے نہیں ہوپائے گا یہ سب۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں شادی کے بعد ایکٹنگ نہیں کر سکوں گی، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک وقت میں ایک کام ہی کرسکتی ہوں، اگر میں شوٹنگ پر ہوں تو میں گھر کے مسئلے مسائل نہیں دیکھ سکتی میں رو پڑتی ہوں، میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، میرا دل چھوٹا سا ہے میں نہیں کرسکوں گی۔ یاد رہے کہ رمشا خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔ اس حوالے سے شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان حسن چوہدری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رمشا خان کی مینیجر ثمرہ خان سے ان کی گفتگو ہوئی جس میں ثمرہ نے بتایا کہ اداکارہ اب اپنے کیرئیر سے بریک لے رہی ہیں اور وہ پچھلے سال دسمبر سے بریک لینےکا ارادہ رکھتی تھیں۔
فلم انڈسٹری کے فروغ کیلئے
لاہور: پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کے فروغ کےلیے پنجاب فلم سٹی اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2025 پیش کردیا گیا جس کے تحت فلم سازی، ڈرامہ اور ڈاکیومنٹری کی سرپرستی کی جائے گی۔ بل کے تحت اتھارٹی کو اخراجات کے لیے حکومت پنجاب فنڈ کرے گی، نئی فلم پالیسی، قواعد و ضوابط اور لائسنسنگ کا جامع نظام متعارف ہوگا جب کہ فلم سازوں کو سہولیات، اجازت ناموں اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت ملے گی۔ بل کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی،پنجاب کی ثقافت، سیاحت اور مثبت تشخص کو فلم کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا، بل 2 ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے اورکمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔
بھارتی اداکارہ 30 سال کی
بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ 30 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیویانکا سروہی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ہریانوی اداکارہ تھیں جو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر جانبر نہ ہوسکیں۔ اداکارہ 50 سے زیادہ میوزک ویڈیوز میں کام کر چکی تھیں جن میں گلوکار معصوم شرما کے ساتھ کئی پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں چورا جاٹاکا، جھیل سی آنکھ، بٹیو ہریانے تی اور گینگسٹر کی جان سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔ اداکارہ کی موت پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
میرا اور سعود کے ماضی پر جویریہ سعود نے کیا کہا؟
پاکستانی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اداکارہ میرا اور سعود کے ماضی کو اچھالنے پر پوڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے ہوئے سخت ردعمل دے دیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستانی اداکارہ میرا اکثر دیگر فنکاروں کے بیانات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، چند ماہ قبل معروف اداکارہ و ہدایتکار سنگیتا نے ایک وائرل بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اپنے عروج کے دور میں میرا اور سعود ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے دونوں کو سعود کے گھر پر دیکھا جہاں میرا لانڈری میں چھپی ہوئی تھیں، سنگیتا نے یہ دعویٰ مختلف پوڈکاسٹس میں بھی دہرایا جس کے بعد یہ معاملہ کئی ہفتوں تک زیر بحث رہا۔ حال ہی میں یہ تنازع دوبارہ اس وقت سامنے آیا جب پوڈکاسٹرز نے میرا کے ماضی کو دوبارہ چھیڑا اور وضاحت کا مطالبہ کیا، جس پر سعود کی اہلیہ جویریہ سعود ان کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جویریہ سعود نے لکھا کہ میرا، سعود اور ریما جیسے ستاروں کو گھسیٹنے سے کسی کی حیثیت نہیں بڑھے گی اور پرانی افواہوں سے کسی ستارے کی چمک ماند نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان فنکاروں نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے شہرت حاصل کی ہے جبکہ کچھ لوگ سستی شہرت کے لیے کم معیار کی گفتگو اور پوڈکاسٹس کا سہارا لے رہے ہیں۔ اداکارہ کے اس بیان کے بعد شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں، سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے انہیں بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے جبکہ پوڈکاسٹرز کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے فلمی کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔ اُنہوں نے علاج کے لیے امریکا کے نفسیاتی ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ فلم ’سائیکو‘ میں اپنے کردار کی شدید نوعیت کی وجہ سے میری ذہنی صحت متاثر ہوئی تھی اداکارہ میرا نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے پہلے مرحلے کے دوران میرے کردار نے میری ذہنی صحت پر اثر ڈالا، جس کی وجہ سے مجھے ڈپریشن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کردار سے باہر آنے اور اپنا ذہنی توازن بحال کرنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑی اور ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ میں واقعی کسی کردار میں اتنی گہرائی سے ڈوب رہی تھی۔ اداکارہ میرا نے شان شاہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے ہدایت کار ہیں، اُنہوں نے مجھے یہ سکھایا کہ کسی کردار میں خود کو مکمل طور پر کیسے ڈھالا جائے۔ واضح رہے کہ فلم ’سائیکو‘کے اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے کا امکان ہے، فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، سونیا حسین، نیّئر اعجاز اور شبیر جان بھی شامل ہیں۔
مائیکل جیکسن کی زندگی کے
پاپ موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کو دنیا سے رخصت ہوئے تقریباً 17 برس گزر چکے ہیں، تاہم ان کی زندگی سے جڑے کئی ایسے حیران کن پہلو آج بھی منظرِ عام پر آ رہے ہیں جن سے ان کے کروڑوں مداح مکمل طور پر آگاہ نہیں۔ حالیہ رپورٹس میں ان کی شخصیت کے ایسے رخ سامنے آئے ہیں جو اسٹیج کی چمک دمک سے بالکل مختلف تھے۔ مثال کے طور پر، مائیکل جیکسن بچپن ہی سے سپر ہیرو “اسپائیڈر مین” کے زبردست مداح تھے اور اس کردار کو خود ادا کرنے کی خواہش رکھتے تھے۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے 1990 کی دہائی کے آخر میں “مارول انٹرٹینمنٹ” خریدنے کی کوشش بھی کی، تاہم یہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا۔ ان کا مشہور 45 ڈگری تک جھکنے والا “اینٹی گریویٹی” ڈانس اسٹیپ بھی کسی کیمرہ ٹرک کا نتیجہ نہیں تھا، بلکہ اس کے لیے انہوں نے انجینیئرز کے ساتھ مل کر خصوصی جوتے تیار کروائے تھے، جن میں نصب ہکس اسٹیج کے ساتھ جڑ کر انہیں یہ حیرت انگیز حرکت کرنے میں مدد دیتے تھے۔ شہرت اور دولت کی بلندیوں کے باوجود مائیکل جیکسن شدید تنہائی کے احساس سے دوچار رہتے تھے۔ وہ اکثر خود کو دنیا کا تنہا ترین انسان قرار دیتے اور جذباتی ہو جاتے تھے۔ ان کا بچپن بھی عام بچوں جیسا نہیں تھا؛ والد کے سخت رویے اور مبینہ تشدد نے ان کی شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ اسی کمی کو پورا کرنے اور بچوں کو خوشیاں دینے کے لیے انہوں نے “نیور لینڈ رینچ” قائم کیا، جو ایک تفریحی پارک اور چڑیا گھر پر مشتمل تھا۔ وہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے اکثر بھیس بدل کر عوامی مقامات پر جاتے، حتیٰ کہ ایک موقع پر بے گھر شخص کا روپ بھی اختیار کیا۔ مائیکل جیکسن کو تاریخ اور شاہی خاندانوں، خصوصاً برطانوی اور فرانسیسی بادشاہت سے گہری دلچسپی تھی، جس کی جھلک ان کے ملبوسات اور فن میں واضح دکھائی دیتی ہے۔ مزید برآں، انہوں نے خاموشی سے مشہور ویڈیو گیم “سونک ہیج ہاگ 3” کے ساؤنڈ ٹریک پر بھی کام کیا، تاہم معیار سے مکمل اطمینان نہ ہونے کے باعث انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کو ترجیح دی۔ اگرچہ اسٹیج پر وہ انتہائی پُرجوش اور توانائی سے بھرپور دکھائی دیتے تھے، مگر نجی زندگی میں وہ نہایت شرمیلے اور دھیمی آواز میں گفتگو کرنے والے انسان تھے۔ ساتھ ہی، انہوں نے اپنی زندگی میں کروڑوں ڈالرز فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کیے، جو ان کے انسان دوست پہلو کو نمایاں کرتا ہے۔
پاکستانی مزاح کے بے تاج بادشاہ
پاکستانی مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کو ان کی 15ویں برسی کے موقع پر بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ معین اختر نے محض 16 سال کی عمر میں اپنے اسٹیج کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی بے مثال نقلوں، برجستہ مزاح اور مختصر مگر مؤثر خاکوں کے باعث بہت کم وقت میں عوامی سطح پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کر لی۔ جلد ہی وہ ہر گھر کی پہچان بن گئے۔ انہیں برصغیر کے عظیم ترین مزاحیہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے چار دہائیوں تک اسٹیج اور ٹیلی وژن دونوں پر اپنے فن سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے اردو، انگریزی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور بنگالی سمیت متعدد زبانوں پر عبور حاصل کیا۔ 1990 کی دہائی میں پاکستان میں پرورش پانے والے ہر گھر میں معین اختر ایک مقبول اور معروف شخصیت تھے۔ ان کی شاندار اور مزاحیہ انداز میں مختلف کرداروں کی عکاسی اور عام سماجی موضوعات پر ان کی برجستہ مزاحیہ پیشکش نے مزاح اور طنز کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھی۔ ملک کی مسلسل سیاسی و سماجی صورتحال کے پیش نظر ان کے پروگرام عوام کے لیے ایک خوشگوار تفریح اور حقیقت سے کچھ دیر کے لیے فرار کا ذریعہ تھے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں مس روزی، انتظار فرمائیے، بند روڈ، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین، یس سر نو سر اور عید ٹرین شامل ہیں۔ ڈرامہ مس روزی میں ان کی خواتین کردار کی اداکاری کو پاکستانی ٹیلی وژن کی کامیاب ترین پیشکشوں میں شمار کیا جاتا ہے جس نے انہیں بے پناہ شہرت دی۔ بعد ازاں انہوں نے نامور مزاحیہ شخصیت انور مقصود کے ساتھ کام کیا۔ دونوں نے مل کر 1995 کے طنزیہ ٹاک شو لوز ٹاک کی 400 سے زائد اقساط کی میزبانی کی اور مختلف کرداروں کے ذریعے عوام کو محظوظ کیا۔ معین اختر کو برصغیر کے عام عوام کا نمائندہ فنکار سمجھا جاتا تھا اور ان کے مداح پاکستان سمیت بھارت میں بھی موجود ہیں۔ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1996 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2011 میں پاکستان کا تیسرا بڑا سول اعزاز ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔ انہوں نے 22 اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پائی۔
این ہیتھوے کا انٹرویو میں
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھوے کے ایک حالیہ انٹرویو میں “انشاءاللہ” کہنا وائرل ہوگیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ، جو “دی پرنسس ڈائریز” سمیت متعدد مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں، حال ہی میں “پیپل میگزین” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شریک تھیں۔ گفتگو کے دوران انہوں نے عمر، صحت اور زندگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ این ہیتھوے نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ ان کے مطابق بعض افراد عمر رسیدہ ہونے سے ڈرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ کم عمری میں موت کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں، تاہم وہ ایک طویل اور صحت مند زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے نیک خواہش کے اظہار میں قدرتی انداز سے “انشاءاللہ” کا لفظ بھی استعمال کیا، جس کا لمحہ ریکارڈ ہو کر تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیل گیا۔ یہ اظہار، جو مسلم معاشروں میں مستقبل سے متعلق امید کے لیے عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے، غیر متوقع طور پر سامنے آیا اور مداحوں کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کر گیا۔ متعدد صارفین نے اس لمحے کو خوشگوار اور مثبت قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر اس کلپ کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے اداکارہ کے انداز گفتگو اور ثقافتی احترام کو سراہا۔ کئی افراد نے اسے “خوبصورت لمحہ” قرار دیا، جبکہ بعض نے مختلف ثقافتوں سے ان کی آگاہی اور حساسیت کو مثبت قرار دیا۔ این ہیتھوے، جو اس وقت اپنی چالیس کی دہائی کے ابتدائی حصے میں ہیں، شوبز انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور ان کی آئندہ متعدد فلموں کی ریلیز متوقع ہے۔
’شادی کے بعد کام ہم
اداکارہ رمشا خان کی شادی کے بعد ایکٹنگ کیرئیر سے بریک لینے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رمشا خان نے حال ہی میں اداکار خوشحال خان سے شادی کی ہے جس کی تصاویر بھی جوڑے کی جانب سے اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں۔ اس سے قبل دونوں اداکاروں کے نکاح کی تصویر بھی سامنے آئی تھی، نکاح ایک بہت ہی نجی تقریب میں کیا گیا تھا جس کی تصویر وائرل ہونے پر رمشا خان کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔ تاہم اب سوشل میڈیا پر رمشا خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے اپنے کیرئیر اور شادی کے حوالے سے گفتگو کی ۔ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ بہت سی ایسی لڑکیاں ہیں جو کام نہیں کرنا چاہتیں، وہ اپنا گھر بنانا چاہتی ہیں، ایک ہاؤس وائف(house wife) بھی فل ٹائم جاب ہے۔ انہوں نے اداکارہ عائزہ خان اور حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بھی اداکارائیں ہیں جو گھر کے ساتھ ساتھ اپنے بچے بھی دیکھ رہی ہیں، بچے ان کے ہاتھ کا بنا کھانا کھاتے ہیں، جب میں انہیں دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں اللہ میں شادی کروں گی تو شاید گھر پر ہی بیٹھوں گی، ہم سے نہیں ہوپائے گا یہ سب۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں شادی کے بعد ایکٹنگ نہیں کر سکوں گی، میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک وقت میں ایک کام ہی کرسکتی ہوں، اگر میں شوٹنگ پر ہوں تو میں گھر کے مسئلے مسائل نہیں دیکھ سکتی میں رو پڑتی ہوں، میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، میرا دل چھوٹا سا ہے میں نہیں کرسکوں گی۔ یاد رہے کہ رمشا خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں۔ اس حوالے سے شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان حسن چوہدری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رمشا خان کی مینیجر ثمرہ خان سے ان کی گفتگو ہوئی جس میں ثمرہ نے بتایا کہ اداکارہ اب اپنے کیرئیر سے بریک لے رہی ہیں اور وہ پچھلے سال دسمبر سے بریک لینےکا ارادہ رکھتی تھیں۔
’اپنے کام سے کام رکھو‘،
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار علی رحمان خان نے شادی کا سوال پوچھنے والوں کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ علی رحمان خان سے شادی سے متعلق اکثر سوال پوچھا جاتا ہے جس پر ان کا یہ ہی کہنا ہوتا ہے کہ فی الحال وہ ابھی شادی نہیں کررہے لیکن صحیح وقت آنے پر شادی ضرور کریں گے۔ شادی کے حوالے سے ان کے انٹرویوز بھی کافی وائرل ہوچکے ہیں جب کہ وہ ایک خاتون فٹنس ٹرینر نصرت ہدایت اللہ کے ساتھ تصویر وائرل ہونے پر بھی کافی توجہ کا مرکزز بن چکے ہیں۔ حال ہی میں اداکار نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کا جواب دیا۔ میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جب لوگ بار بار شادی کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو کیا جواب دینے کا دل چاہتا ہے اس پر علی رحمان خان کا کہنا تھا کہ اپنے کام پر دھیان دو یار، اپنے کام سے کام رکھو۔
شادی کی 19ویں سالگرہ پر
بالی وڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے نے اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن 20 اپریل 2007 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کی ایک بیٹی ارادھیا ہے۔ شادی کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر ابھیشیک اور ارادھیا کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جب کہ ایشوریا کے ہاتھ میں گلدستہ بھی دیکھا گیا۔ اپنی من پسند اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا، کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے اداکار جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں سرگرم تھیں۔ تاہم متعدد بار ابھیشیک انہیں افواہیں قرار دے کر مسترد کرچکے تھے۔ ایشوریا کی اس پوسٹ پر دیویا دتہ اور کاجول سمیت متعدد فنکاروں نے کمنٹس کیے اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پوڈ کاسٹ میں نامناسب سوالات،
اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ میرا پوڈ کاسٹ میں پوچھے گئے ذاتی نوعیت کے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔ پاکستانی اداکارہ میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم سائیکو کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی پروموشن کے سلسلے میں وہ مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے ذاتی اور متنازع سوالات کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق میزبان کی جانب سے ماضی کی ذاتی زندگی اور افواہوں سے متعلق سوالات بار بار دہرائے گئے۔ جس پر میرا نے گفتگو کو فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی۔ تاہم میزبان نے حساس موضوعات کو جاری رکھا۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب میزبان نے طنزیہ انداز اختیار کیا۔ جس پر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا۔
امریکی این ہیتھوے دنیا کی
نیویارک، امریکی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ Anne Hathaway کو معروف جریدے ’’پیپل میگزین‘‘ نے سال 2026 کے لیے دنیا کی خوبصورت ترین اداکارہ قرار دے دیا ہے جو انکے طویل اور کامیاب فلمی کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ میگزین کے سرورق پر شائع ہونے والی دلکش تصویر میں اداکارہ چاندی کی کڑھائی سے مزین بغیر پشت اور کھلے کندھوں والے لباس میں ملبوس نظر آئیں، جس نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے یادگار کرداروں، فلمی تجربات اور فلمی صنعت میں بدلتے رجحانات پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اداکارہ نے اپنی مشہور فلم The Devil Wears Prada (دی ڈیول ویئرز پراڈا) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شدید دباؤ کے باوجود یہ ان کیلئے آج بھی ایک یادگار تجربہ ہے، اس فلم نے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا اورانہیں عالمی شہرت دلائی۔ انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں Emily Blunt (ایملی بلنٹ)، Stanley Tucci (اسٹینلے ٹوچی) اور Meryl Streep (میرل اسٹریپ) کے ساتھ کام کے تجربات کو خوشگوار قراردیا۔ این ہیتھوے نے کہا کہ ایملی بلنٹ شاندار شخصیت کی حامل ہیں جبکہ اسٹینلے ٹوچی نہایت مزاحیہ اور حاضر جواب ہیں۔ انہوں نے میرل اسٹریپ کے بارے میں کہا کہ وہ نہایت باوقاراورقابلِ احترام شخصیت ہیں جن کی وہ دل سے قدر کرتی ہیں۔
معروف امریکی ریپر آئس اسپائس
امریکا کی معروف ریپر آئس اسپائس کے منہ پر ایک خاتون نے تھپڑ مار دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریپر لاس اینجلس میں ایک ریسٹورینٹ میں اپنی دوست کے ساتھ موجود تھیں کہ اتنی ہی دیر میں ایک خاتون آئی اور ریپر سے بار بار سوال پوچھنے لگی کہ وہ کہاں سے تھی؟ آئس اسپائس کے جواب دینے پر خاتون نے ریپر کے منہ پر تھپڑ مار دیا جس کے بعدجھگڑا مزید بڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں لوگوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریپر کو لڑائی کے دوران ایک شخص سے بھی بات کرتے دیکھا گیا۔ آئس اسپائس کے وکیل بریڈ فورڈ کوہن نے قانونی کارروائی کی تصدیق کی اور کہا کہ میرے مؤکل پر بلا اشتعال حملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے اور ہم مجرموں کو ان کے اعمال کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھپڑ مارنے والی خاتون کی شناخت ویاہ کے طور پر کی گئی ہے جس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آئس اسپائس بدتمیزی کر رہی تھیں، اس نے مجھے کہا کہ آپ یہاں کیوں ہیں؟ آپ جا سکتی ہیں، جس پر میں نے اسے مارا۔ ویاہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آئس اسپائس نے اس کے دوست کا فون پھینکا جس سے اس کی سکرین ٹوٹ گئی۔
آج کے دور میں لوگ محبت کرنا ہی
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ آج کے دور میں لوگ محبت کرنا ہی بھول چکے ہیں۔ ایک نجی ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محبت دراصل توجہ اور خیال رکھنے کا نام ہے، مگر موجودہ وقت میں ناصرف لوگ سچی محبت سے محروم ہیں بلکہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ محبت کیسے کی جاتی ہے۔ 31 سالہ اداکارہ کے مطابق ماضی میں ہمارے والدین کے درمیان جو خلوص، لگاؤ اور رومانویت موجود تھی، وہ اب معاشرے سے ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں یا تو لوگوں کے پاس بہت زیادہ آپشنز ہیں یا وہ مختلف الجھنوں کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے حقیقی محبت کہیں کھو گئی ہے۔ طوبیٰ انور نے اُمید ظاہر کی کہ اللّٰہ تعالیٰ اُن لوگوں کو خوشیاں عطا کرے جو سچی محبت اور خلوص حاصل کر لیتے ہیں۔ انہوں نے فلمی دنیا کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھ کر جو یہ تصور بنا تھا کہ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے، وہ اب حقیقت میں نظر نہیں آتا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید ہم حد سے زیادہ فلمی ہو گئے ہیں، مگر اس صورتِ حال پر مجھے شدید تشویش ہے۔
ٹی وی چینل کے بعد بیچ چوراہے
ٹی وی چینل کے بعد بیچ چوراہے فضا علی کو شوہر کی جانب سے کندھے پر اٹھائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی. سوشل میڈیا صارف سفینہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا علی لندن کی ایک سڑک پر جھومتے ہوئے آرہی ہیں جبکہ دوسری جانب ان کے شوہر ان کی طرف آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے شوہر آکر ان سے ہاتھ ملاتے ہیں اور اگلے ہی لمحے انہیں اپنے کندھے پر اٹھا لیتے ہیں۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارف سفینہ خان نے کیپشن جمایا ہے کہ ایک بار پھر فضا خان کے شوہر نے اپنی اہلیہ کو کندھے پر اٹھا کر نفرت کرنے والوں کو جواب دیدیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فضا خان کے مارننگ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب بحث کا سبب بن گئی تھی جس میں اعجاز خان نے لائیو پروگرام میں انہیں اٹھا لیا تھا۔ اس ویڈیو پر پیمرا کی جانب سے انہیں اور ٹی وی چینل کو نوٹس بھجوایا گیا تھا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر اداکارہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار انسٹاگرام کی اسٹوری پر کیا اور لکھا کہ ایک چھوٹا سا لمحہ تھا جو بغیر کسی مقصد کے وائرل ہوگیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ اپنے کام اور اپنے دیکھنے والوں کی عزت کرتی ہوں اور آگے بھی اسی عزت کے ساتھ اپنے سفر جاری رکھوں گی۔ خیال رہے یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا یہ ویڈیو مارننگ شو واقعے سے پہلے فلمائی گئی ہے یا بعد میں۔
ریما نے لندن میں شاہ رخ کے ساتھ
پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ ریما خان نے لندن میں شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارمنس میں 2 شرائط کے ساتھ کام کرنے کا قصہ سنا دیا۔ پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کی معروف اور سینئر اداکارہ ریما خان نے جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور اپنےکیرئیر سمیت بھارت میں کیے گئے اپنے کام کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ریما خان نے لندن میں ہمایوں سعید، بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ پریٹی زنٹا کے ساتھ اسٹیج پرفارمنس کا قصہ سنایا۔ ریما نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے کام کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں اپنے کام میں مصروف تھی، انہوں نے میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بلایا اور کہا آداب مجھے شاہ رخ کہتے ہیں، مجھے بہت شرمندگی ہوئی کہ میں نے سلام کرنے میں پہل نہیں کی کیونکہ میں انہیں ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتی تھی اس لیے میں پہل نہیں کی‘۔ ریما نے بتایا کہ ’اتنی ہی دیر میں پریتی زنٹا بھی آگئیں اور مجھے گلے سے لگایا، کہا کہ آپ یہاں ریہرسل کیوں کررہی ہیں ہمارے ساتھ کریں اور دونوں مجھے ہاتھ پکڑ کر لے گئے، ہم نے ساتھ ریہرسل کیں اور پاکستان بھارت کی باتیں کیں‘۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’آرٹسٹ ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں، مجھے بتایا گیا کہ پریتی زنٹا کا ڈیزائنر مہیش ملہوترا کا لہنگا ہے آپ کا بھی ویسا ہی بنوایا ہے جس میں تھوڑی کمر نظر آئے گی تو آپ نے بھی یہ ہی پہننا ہے جس پرمیں نے انہیں منع کردیا اور کہا کہ میرا ایک کلچر ہے، جب ہم اپنے ملک کو دنیا کے سامنے دکھا رہے ہیں تو پھر میں پکی حب الوطنی ہوں، میں نے انہیں کہا کہ میں شلوار قمیض اور دوپٹہ پہنوں گی جس پر مجھے کہا گیا کہ آپ گلیمرس(glamorous) نہیں لگیں گی۔ اداکارہ کے مطابق ’میں نے انہیں دوسری شرط رکھتے ہوئے بتایا کہ اگر آپ بھارت کا جتنا بڑا پرچم دکھا رہے ہیں تو میرے ملک کا بھی اتنا بھی بڑا دکھانا پڑے گا ورنہ آپ جسے چاہیں رکھ سکتے ہیں‘۔
بھارتی اداکارہ نے بگ باس شو
بھارتی اداکارہ نے رئیلیٹی شو بگ باس مراٹھی سیزن چھ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں جن میں ان کے جسم کے مختلف حصوں بشمول کمر، بازو، ٹانگوں اور جسم پر دھبے اور نشانات تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی نے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شو میں شرکت کے دوران انہیں ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ کے مطابق شو میں حفظانِ صحت کے اصولوں پر بالکل عمل نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے انہیں جلدی بیماری کا سامنا کرنا پڑا۔ سونالی نے بتایا کہ بگ باس مراٹھی کے گھر کے کچن کے اندر چوہے گروسری کھا رہے تھے، کاکروچ کھانے میں ناچ رہے تھے۔ سونالی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کیے اور میکرز پر سخت تنقید کی۔
فرانسیسی فلم اسٹار نتھالی بائے
معروف فرانسیسی فلم اسٹار نتھالی بائے 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے اہل خانہ نے ہفتے کے روز خبر رساں ادارے اے ایف پی کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جمعہ کی شام پیرس میں اپنے گھر پر وفات پا گئیں۔ اہل خانہ کے مطابق نتھالی بائے لیوی باڈی ڈیمنشیا نامی اعصابی بیماری میں مبتلا تھیں، جو ذہنی کیفیت، حرکات اور رویے کو متاثر کرتی ہے اور بعض اوقات فریبِ نظر کا سبب بھی بنتی ہے۔ نتھالی بائے فرانسیسی سنیما کی ایک نمایاں اور بااثر اداکارہ تھیں، جنہوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً 80 فلموں میں اداکاری کی اور چار مرتبہ بہترین اداکارہ کا سیزر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے 1981 سے 1983 تک مسلسل تین سال یہ اعزاز حاصل کیا، جو ان کے فن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کے کیریئر میں بعد کے برسوں میں بھی عالمی سطح پر اہم کردار سامنے آئے، جن میں ہالی ووڈ فلم “کیچ می اگر یو کین” میں لیونارڈو ڈی کیپریو کی والدہ کا کردار خاص طور پر نمایاں رہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے “ڈاؤنٹن ایبی 2” میں بھی اداکاری کی اور کینیڈین ہدایت کار زاویے ڈولان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا۔ فلم “این افیئر آف لو” کے لیے انہیں وینس فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ نتھالی بائے نے معروف فرانسیسی گلوکار جونی ہالیڈے کے ساتھ طویل عرصہ تعلق بھی رکھا، جن کی وفات 2017 میں قومی سوگ کا باعث بنی تھی۔ ان کی بیٹی لورا سمیٹ بھی ایک معروف اداکارہ ہیں۔ نتھالی بائے 1948 میں نارمنڈی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کم عمری میں تعلیم چھوڑ کر رقص کی تربیت حاصل کی، جبکہ 1970 کی دہائی میں معروف ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہیں فلمی دنیا میں شہرت ملی۔
حمزہ علی عباسی نے
پاکستانی اداکار اور مذہبی موضوعات پر گفتگو کے حوالے سے معروف شخصیت حمزہ علی عباسی نے ایک حالیہ اسلامی پوڈکاسٹ میں ماضی کے ایک متنازع بیان پر ہونے والی تنقید سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ایک پوڈکاسٹ گفتگو کے دوران دیے گئے بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، حتیٰ کہ متعدد افراد کی جانب سے وارننگ کالز بھی موصول ہوئیں۔ جبکہ کچھ حلقوں نے ان خیالات کو مذہبی حوالے سے نامناسب قرار دیا۔ حمزہ علی عباسی کے مطابق یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب ان سے اللہ، آخرت اور مذہبی عقائد پر یقین سے متعلق سوال کیا گیا۔ انہوں نے ان عقائد پر اپنے ایمان کا اظہار کیا، تاہم بطور انسان آخرت کا ذاتی تجربہ نہ ہونے کے باعث انہوں نے اپنے جواب کو اسی تناظر میں بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بات کو غلط انداز میں لیا گیا، جس کے نتیجے میں بعض افراد نے ان پر توہین مذہب جیسے سنگین الزامات عائد کیے اور ان کے ایمان پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ لوگوں نے دوبارہ کلمہ پڑھنے اور حتیٰ کہ اپنی شادی کی تجدید کرنے کا مشورہ دیا۔ اداکار نے اس صورتحال کو ذہنی اور جذباتی طور پر نہایت مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بیان کے بعد وسیع پیمانے پر عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ حمزہ علی عباسی نے واضح کیا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے اور ان کا مقصد ہرگز مذہبی عقائد کی توہین یا ان پر سوال اٹھانا نہیں تھا، بلکہ وہ محض ایک فکری گفتگو کے دوران اپنا نقطۂ نظر بیان کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی پیارے افضل، من مائل اور الف جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں، جبکہ حالیہ برسوں میں وہ مذہبی اور روحانی موضوعات پر زیادہ متحرک نظر آتے ہیں۔
پروین شاکر ٹرسٹ کیجانب
پروین شاکر ٹرسٹ کی جانب سے چیئرمین علامہ اقبال کونسل ذوالفقار احمد چیمہ کی خودنوشت جہد مسلسل اور افکار تازہ کی تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ٹرسٹ کی چیئرپرسن میڈم پروین قادر آغا اور اسٹیج سیکرٹری رحمان فارس اور دوسری شخصیات نے اظہار خیال کیا۔
شان شاہد کی فلم ’سائیکو
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایتکار شان شاہد کی بطور ڈائریکٹر نئی فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق تقریب میں فلم کے کو پروڈیوسر خواجہ راحت حسین، شان شاہد، اداکارہ میرا اور پروڈیوسر صفدر ملک سمیت متعدد اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن مسعود بٹ، چیئرمین پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شہزاد رفیق، معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر، اداکار نیر اعجاز، آئی ایم جی سی کے عابد شیخ، اداکار عدنان بٹ، طلعت شاہ، جونی ملک، کوریوگرافر پپو سمراٹ اور عمران احمد سمیت دیگر فنکار بھی تقریب کا حصہ بنے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ فلم ’سائیکو‘ عید الاضحیٰ کے موقع پر ناظرین کے لیے ایک منفرد تحفہ ثابت ہوگی، جس میں ایک نئی کہانی اور جدید فلمی انداز پیش کیا جائے گا۔ دیگر فنکاروں نے بھی فلم کے معیار اور پاکستانی سینما کی ترقی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر فلم کا ٹیزر بھی پیش کیا گیا، جسے شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
محبت کا تصور بدل گیا ہے،
پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں محبت کا تصور تبدیل ہو گیا ہے اور اب لوگوں میں وہ جذباتی وابستگی اور خلوص کم ہوتا جا رہا ہے جو ماضی میں نمایاں تھا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں محبت سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں لوگ توجہ اور خیال رکھنے کو ہی محبت سمجھ لیتے ہیں، تاہم حقیقی جذباتی تعلقات اور گہری وابستگی پہلے کے مقابلے میں کم دکھائی دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ آج کے معاشرے میں لوگ اس انداز سے محبت نہیں کر پا رہے جیسے پہلے کی نسلوں میں دیکھنے کو ملتا تھا، اور اب رشتوں میں وہ خلوص اور استحکام کم ہوتا جا رہا ہے۔ طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ ماضی میں والدین کی نسل کے رشتے زیادہ مضبوط اور واضح ہوتے تھے، تاہم آج کے دور میں مصروف زندگی، مسائل اور مختلف مواقع و آپشنز کے باعث تعلقات کا انداز بدل گیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق اب “ہمیشہ ساتھ رہنے” یا فلمی انداز کی محبت جیسے تصورات عملی زندگی میں کم نظر آتے ہیں اور یہ انداز زیادہ تر فلمی دنیا تک محدود ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ حقیقی محبت اور مضبوط رشتوں سے وابستہ ہیں وہ خوش قسمت ہیں، تاہم مجموعی طور پر معاشرتی رویوں میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
شاہ رخ خان کیساتھ پرفارمنس
پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کی معروف و سینئر اداکارہ ریما خان نے ماضی میں شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارمنس کو اپنےکیریئر کے خوبصورت اور یادگار تجربات میں سے ایک قرار دیا۔ پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کی معروف و سینئر اداکارہ ریما خان نے جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری، اپنےکیریئر کے مختلف ادوار، دورہ بھارت اور ماضی کی چند یادوں پر گفتگو کی۔ جیو کے پوڈکاسٹ میں میزبان مبشر ہاشمی نے ریما خان سے ماضی کی ایک یادگار پرفارمنس کے حوالے سے سوال کیا۔ مبشر ہاشمی نے اس دور کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ جب ریما خان اور ہمایوں سعید نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ پریٹی زنٹا کے ساتھ لندن میں اسٹیج پر پرفارم کیا تھا تو وہ تجربہ کیسا تھا۔ اس سوال کے جواب میں ریما خان نے اس لمحے کو اپنے کیریئر کے خوبصورت اور یادگار تجربات میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ عزت سے نوازا ہے اور انہیں آج بھی بالی ووڈ کا کنگ کہا جاتا ہے اور ان کے ساتھ پرفارم کرنا ایک خوشگوار تجربہ رہا۔ ریما خان نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی انڈسٹری کے باقی سب اداکاراؤں کو خود سے بہتر سمجھتی ہیں کیونکہ ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں بلکہ خود اپنی ذات سے ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، ہمایوں سعید اور ریما خان نے 2005ء کے زی سینما ایوارڈز میں مل کر فلم ’ویر زارا‘ کے گانے پر پرفارمنس دی تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔
لوگوں کو پیار کرنا نہیں آتا،
پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہےکہ کسی کو پیار کرنے والی بات ختم ہوگئی اور لوگوں کو پیار کرنا بھی نہیں آتا۔ حال ہی میں طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے محبت سے متعلق سوال کا جواب دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی آپ کو توجہ یا پھر دیکھ بھال کرے تو اسی کو ہی محبت کہتے ہیں لیکن مجھے ایسا بھی لگتا ہے کہ ابھی کسی کو پیار ہو نہیں رہا اور لوگوں کو پیار کرنا بھی نہیں آتا۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کسی کو پیار کرنے والی بات ختم ہوگئی ہے، جو ہمارے ماں باپ میں پیار تھا رومانس تھا وہ اب ختم ہوگیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جن کے پاس محبت ہے اللہ سے دعا ہے وہ خوش رہیں لیکن لوگ اب ویسے خوش نہیں ہے، لوگ اب چیزوں میں مصروف ہوگئے ہیں، مسائل ہیں یا لوگوں کے پاس مختلف آپشنز ہیں۔ طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے والی بات نہیں ہے، بالی وڈ سے جو سیکھا ہے اور شاہ رخ خان والی محبت نہیں ہورہی یا ہم بہت فلمی ہیں۔
بھارتی ملیالم انڈسٹری کے
بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار سدھارتھ وینوگوپال 2 سال کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ وینوگوپال کے انتقال کی تصدیق بھارتی اداکارہ سیما جی نیر نے بذریعہ سوشل میڈیا پوسٹ کی۔ شیئر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ نے سدھارتھ وینوگوپال کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ بھرے انداز میں لکھا کہ ’ تمام امیدیں دم توڑ گئیں، گزشتہ دو سالوں کے دوران میں آپ کیلئے لڑتی رہی حتیٰ کہ میرا دماغ اور جسم تھک چکا تھا، آج خدا نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ کو اب مزید تکلیف نہیں اٹھانی چاہیے، میں یہ دکھ برداشت نہیں کرپاؤں گی‘۔ واضح رہے کہ سدھارتھ گوپال بھارت کی ملیالم انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام تھے، بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع تھریسور سے تعلق رکھنے والے سدھارتھ کو کالج لائف سے ہی اداکاری کا جنون تھا ، ان کے ابتدائی کیریئر میں بطور پریزنٹر کام بھی شامل ہے، بعد ازاں سدھارتھ ٹی وی سیریلز کا حصہ بن گئے۔ سدھارتھ وینوگوپال کے لواحقین میں والدہ اور چھوٹا بھائی شامل ہیں، جب کہ ان کے والد کا چند سال قبل انتقال ہو گیا تھا۔
فضا علی کے حق مہر، عمر و ذاتی زندگی
معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی عمر، شوبز کیریئر اور حق مہر سے متعلق اہم انکشافات کر دیئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک انٹرویو میں فضا علی نے بتایا کہ میں 1984ء میں پیدا ہوئی اور صرف 15 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ چکی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے ہمیشہ محبت اور ساتھ کی تلاش رہی اور شکر خدا کا اب مجھے یہ سب حاصل ہو چکا ہے، میں اس وقت 41 برس کی ہوں اور اس عمر میں محبت اور جذبات کے اظہار پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے عیدالفطر 2026ء پر اعجاز خان سے نکاح کیا جو میری تیسری شادی ہے، میرے شوہر کا تعلق برطانیہ سے ہے اور شادی کے بعد وہ پاکستان میں مقیم ہیں۔ حق مہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ میں سادہ نکاح کی خواہش رکھتی تھی اور میں نے شرعی حق مہر 5 سے 7 ہزار روپے تجویز کیا تھا، تاہم میرے شوہر اعجاز خان نے 1 یا 2 کروڑ روپے اور جائیداد کی پیشکش کی، جسے میں نے قبول نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر کے اصرار پر نکاح نامے میں 10 لاکھ روپے حق مہر درج کیا گیا، حالانکہ میں اس کے حق میں نہیں تھی، میرے لیے اور میرے خاندان کے لیے شوہر کی موجودگی ہی سب کچھ ہے اور مالی معاملات میرے لیے اہم نہیں۔ فضا علی کے مطابق نکاح کی تقریب نہایت سادہ تھی جس میں صرف سونے کی 2 انگوٹھیاں بطور تحفہ دی گئیں، جبکہ مہنگے زیورات یا دیگر اشیاء کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا۔
بھارت میں مہنگی ترین فلم
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے معروف اداکار تھلاپتی وجے کی نئی فلم کے غیر قانونی آن لائن لیک کے معاملے میں سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ 300 سے زائد پائریسی لنکس بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے فلم ’’جانا نائگن‘‘ کا ہائی ڈیفینیشن پرنٹ غیر قانونی طور پر مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے الزام میں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ کارروائی پروڈکشن ہاؤس وی این پروڈکشنز کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم کو بغیر اجازت آن لائن اپ لوڈ کیا جا رہا ہے، جس سے بڑے مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ حکام کے مطابق 9 اپریل کو فلم کے کلپس اور بعض صورتوں میں مکمل فلم انٹرنیٹ پر لیک ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ڈیجیٹل فرانزک تجزیے اور غیر قانونی لنکس کی نشاندہی کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے کلاؤڈ اسٹوریج اور شیئرڈ ڈرائیوز کے ذریعے فلم کو بڑے پیمانے پر پھیلایا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اہم ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس کیس میں مقدمہ بھارتیہ نیائے سنہتا، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، کاپی رائٹ ایکٹ اور سنیماٹوگرافی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی لنکس کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مختلف آن لائن پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ ادارے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کاپی رائٹ مواد کی غیر قانونی ڈاؤن لوڈنگ یا شیئرنگ سے گریز کیا جائے، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب فلم کے پروڈیوسرز نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی لنکس فوری طور پر ہٹا دیے جائیں۔ اداکار وجے کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا، کیونکہ وہ اس وقت اپنی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ ’’جانا نائگن‘‘ ایک تجارتی فلم ہے جس میں سیاسی عناصر بھی شامل ہیں، جبکہ سنسر بورڈ کے اعتراضات کے باعث اس کی ریلیز پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔
عظمیٰ بخاری کا فضا علی کے
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریٹنگز کے حصول کے لیے حد سے گزرنے کی روش اپنائے ہوئے ہیں، اور حالیہ واقعہ اسی تسلسل کا حصہ ہے۔ عظمیٰ بخاری نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دکھایا گیا منظر اگرچہ بظاہر ہلکا پھلکا تھا، تاہم اس نے عوامی سطح پر ایک سنجیدہ بحث کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے موجودہ میڈیا ماحول پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے مواد سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اخلاقی حدود اور ادارتی ذمہ داری کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ایسے مناظر نشر کرنے سے مواد کے معیار اور پیشہ ورانہ اصولوں پر سوالات اٹھتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے لائیو نشریات کے حوالے سے کہا کہ متعلقہ پروگرام کو نشر ہونے سے قبل باآسانی ایڈٹ کیا جا سکتا تھا، مگر اسے اسی حالت میں آن ایئر کرنا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ ریٹنگز کو ادارتی فیصلوں پر فوقیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بطور والدہ بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا مواد فیملی آڈینس، خصوصاً بچوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، اس لیے نشریاتی اداروں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔ وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ فضا علی کے حوالے سے اس نوعیت کے تنازعات پہلی بار سامنے نہیں آئے، بلکہ یہ ایک مسلسل رجحان کی عکاسی کرتے ہیں جہاں توجہ ریٹنگز کے حصول پر مرکوز رہتی ہے۔ انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے پر زور دیتے ہوئے عندیہ دیا کہ متعلقہ حکام اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
فضا علی نے شوہر کے ہمراہ
لاہور: پاکستانی اداکارہ فضا علی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع کلپ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک فیملی لمحہ تھا جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ فضا علی کے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے وضاحتی بیان جاری کیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں فضا علی نے کہا کہ مارننگ شو سے وائرل ہونے والا کلپ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا۔ جس کا کوئی غلط ارادہ نہیں تھا، تاہم اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر ان کی اس حرکت سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں، اور وہ اپنے مداحوں کی عزت کرتی ہیں اور آئندہ بھی اپنے کام میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔
فواد اور عائزہ خان پہلی
پاکستان کے دو معروف ٹی وی ستارے فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار کسی بڑی فلم میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے جا رہے ہیں، جس پر مداحوں میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ دونوں اداکار اپنی مضبوط اداکاری اور کامیاب منصوبوں کی طویل فہرست کے باعث شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ فواد خان نے ہم سفر، زندگی گلزار ہے، اکبری اصغری اور داستان جیسے مقبول ڈراموں کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ دوسری جانب عائزہ خان پیارے افضل، میرے پاس تم ہو اور چپکے چپکے جیسے بلاک بسٹر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ فواد خان نے پاکستان کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور خوبصورت، اے دل ہے مشکل اور کپور اینڈ سنز جیسی فلموں میں کام کیا۔ آنے والی اس فلم کی ہدایت کاری ندیم بیگ کریں گے، جنہیں حال ہی میں اپنی فلم لوو گرو کی کامیابی پر خوب سراہا گیا۔ فواد خان اور عائزہ خان اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جو ان کی پہلی بڑی مشترکہ فلم ہوگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ایک کمرشل مہم میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں، تاہم مداح طویل عرصے سے انہیں کسی مکمل فلم میں ایک ساتھ دیکھنے کے منتظر تھے۔ فلم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے، جہاں مداح اس جوڑی کو سراہتے ہوئے فلم کے لیے بے حد پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اداکارہ فضا علی کی وائرل ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ کا ریٹنگ حاصل کرنے کا یہ پرانا شوق ہے۔ ایک انٹرویو میں میزبان نے عظمیٰ بخاری سے فضا علی کی وائرل ویڈیو پر سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، پیمرا کو تو دیکھنا چاہیے اور مجھے لگتا ہے پیمرا اسے دیکھے گا بھی، لیکن خود کی اخلاقیات کہاں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کی 8 سے 10 سال کی بچی ہے، اسے خود اپنے پاس بٹھایا ہوا ہے اور کیمرے کے سامنے اس قسم کی حرکتیں کررہی ہیں، ذاتی زندگی بھی کسی چیز کا نام ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے آپ خوش ہیں اللہ آپ کو خوش رکھے، اچھی زندگی گزاریں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے، سرعام یہ سب کررہے ہیں اور پھر اسے ٹی وی پر نشر بھی کیا جارہا ہے، اسے روکا بھی جاسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضا بی بی کا ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے ہر حد تک جانے کا ایک پرانا شوق ہے، وہ اپنا شوق پورا کررہی ہیں لیکن دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی۔ واضح رہے حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان بلایا تھا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔ پروگرام میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی شریک تھیں جس نے والد سے لائیو شو میں والدہ کو گود میں اٹھانے کی فرمائش کی، اس کے بعد اعجاز خان نے فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔
بالی ووڈ اسٹار ورون دھون پر
بالی ووڈ اسٹار ورون دھون اپنی نئی فلم ’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘ کے حوالے سے ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی فلم کے حق میں جعلی عوامی ریویوز (Public Reviews) کروا رہے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب انسٹاگرام انفلوئنسر سمرن بھٹ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دہلی کے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر کچھ لوگ ورون دھون کی فلم کی زبردستی تعریفیں کروانے کی کوشش کر رہے تھے۔ سمرن کے مطابق، ان افراد نے انہیں کیمرے کے سامنے مخصوص جملے بولنے کو کہا اور جب انہوں نے بغیر فلم دیکھے ریویو دینے سے انکار کیا تو ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ سمرن نے طنزیہ سوال کیا، “کیا ورون دھون کے اتنے برے دن آگئے ہیں کہ انہیں جعلی ریویوز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے؟” ورون دھون نے خاموشی توڑتے ہوئے سمرن کی ویڈیو پر کمنٹ کیا، “امید ہے اس ویڈیو سے آپ کو وہ ویوز مل جائیں گے جو آپ چاہتی ہیں۔” اس کے جواب میں سمرن نے اداکار کو چیلنج کرتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے اپنا پہلا کمنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا جس میں انہوں نے سمرن پر ڈرامہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس نوک جھوک نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین ورون دھون کی مارکیٹنگ ٹیم کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
پیمرا کا نجی ٹی وی چینل کو نوٹس،
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لائیو نشریات کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک لائیو مارننگ شو کے دوران میزبان فضا علی کے شوہر نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا، جس کا منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد بڑی تعداد میں صارفین نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی اور پیمرا سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے ردِعمل کے بعد پیمرا نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ چینل سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی ہے۔ اتھارٹی کا مؤقف ہے کہ تمام براڈکاسٹرز کو نشریاتی مواد کے دوران پیشہ ورانہ معیار اور اخلاقی ضابطوں کی مکمل پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔ دوسری جانب فضا علی نے اس صورتحال پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر لمحے کو اس کے اصل پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ ایک غیر رسمی اور ہلکا پھلکا لمحہ تھا جسے غلط انداز میں لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے کام اور ناظرین کے احترام کو مقدم رکھتی ہیں اور آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اسی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتی رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات وضاحت کے باوجود معاملات کو غلط رنگ دیا جاتا ہے، اسی لیے وہ ایسے مواقع پر خاموشی کو بہتر حکمت عملی سمجھتی ہیں۔ اپنے بیان کے اختتام پر فضا علی نے کہا کہ وہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات اور ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور تمام افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔
معروف بھارتی کامیڈین سمے
گزشتہ برس ایک بڑے تنازع کا سامنا کرنے والے بھارت کے وائرل اور مقبول کامیڈین سمے رائنا کی مجموعی دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ حال ہی میں سمے نے تقریباً ایک برس بعد سوشل میڈیا پر کامیڈی اسپیشل شو ’اسٹل الائیو‘ کی ویڈیو جاری کی جس کے بعد عوام نے اس پر مثبت ردِ عمل دیا۔ گزشتہ چند برسوں میں بطور کانٹینٹ کریئیٹر، یوٹیوبر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے نے تقریباً 140 کروڑ سے 215 کروڑ روپے کے درمیان دولت بنائی ہے۔ برانڈ اینڈورسمنٹس، یوٹیوب اشتہارات، سبسکرپشنز، دیگر اشتہارات اور عوامی تقریبات بھی ان کی بڑھتی ہوئی آمدنی کا حصہ ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق وہ سالانہ تقریباً 40 کروڑ روپے کماتے ہیں جس سے وہ بھارت کے سب سے زیادہ کمانے والے کریئیٹرز میں شامل ہوگئے ہیں، ان کی لگژری اشیاء میں ممبئی میں ایک شاندار گھر شامل ہے جہاں وہ رہائش پذیر ہیں جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اور اس میں جدید طرزِ تعمیر نمایاں ہے، اس کے علاوہ ان کا ایک آبائی گھر جموں و کشمیر میں بھی موجود ہے۔ گاڑیوں کے شوقین سمے رائنا کے پاس مشہور سیلیبریٹی گاڑی ٹوئٹا ویلفائر بھی ہے جس کی قیمت تقریباً 1.22 کروڑ بھارتی روپے یا اس سے زیادہ ہے۔ کامیڈین کے پاس فورڈ (تقریباً 90 لاکھ بھارتی روپے)، منی کوپر (تقریباً 45 لاکھ بھارتی روپے)، مرسڈیز بینز (تقریباً 1.1 کروڑ بھارتی روپے) اور ہونڈا سٹی (تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے) بھی موجود ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انہیں گاڑیوں کا خاص شوق ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس مہنگے کیمرے اور گیمنگ کنسولز جیسے جدید گیجٹس بھی موجود ہیں۔ سمے رائنا کا تنازع: بھارت کے نوجوان اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا یوٹیوب پر شروع کیے گئے اپنے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تاہم ایک شو کے دوران یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے نامناسب بیان نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا تھا۔ ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں متنازع جملوں کی وجہ سے نا صرف سمے رائنا کو وہ پروگرام بلکہ پچھلے سارے پروگرام بھی ڈیلیٹ کرنا پڑے اور ان دونوں کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہوئے۔ بعدازاں دونوں کو عدالتوں سے ریلیف ملا جس کے بعد اب سمے کی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے۔
’یہ ایک چھوٹا سا لمحہ تھا‘،
پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے شوہر اعجاز خان کے ساتھ مارننگ شو کی وائرل ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان بلایا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔ پروگرام میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی شریک تھیں جس نے والد سے لائیو شو میں والدہ کو گود میں اٹھانے کی فرمائش کی۔ اس کے بعد اعجاز خان نے فضا علی کو اپنے کندھے پر اٹھایا اور اس دوران بیٹی خوشی سے تالیاں بجاتی رہی تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر اداکارہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار انسٹاگرام کی اسٹوری پر کیا اور لکھا کہ ایک چھوٹا سا لمحہ تھا جو بغیر کسی مقصدکے وائرل ہوگیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ اپنے کام اور اپنے دیکھنے والوں کی عزت کرتی ہوں اور آگے بھی اسی عزت کے ساتھ اپنے سفر جاری رکھوں گی۔
ہانیہ عامر نے اپنی زندگی کے
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ذاتی کیفیات کی عکاسی کرتے ہوئے ایک خود تحریر کردہ نظم شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے جذباتی تکلیف، خود آگاہی اور خیالی تصورات سے دوری کے موضوعات کو اجاگر کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی نظم پوسٹ کی، جس میں ان کی ذاتی تبدیلی اور ذہنی ارتقا کے سفر کو بیان کیا گیا ہے۔ نظم میں زندگی کی راہ سے بھٹکنے، سوالات اٹھانے اور مشکلات کے ذریعے خود کو دوبارہ سنوارنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس میں روایتی شہزادے اور خیالی کہانیوں کے تصور کو رد کرتے ہوئے حقیقی خودی کی تلاش اور ذاتی نشوونما کو ترجیح دی گئی ہے۔ علامتی انداز میں “کوکون” اور “میٹامورفوسس” جیسے استعاروں کے ذریعے ہانیہ عامر نے واضح کیا کہ حقیقی ترقی اکثر تکلیف اور گہرے جذباتی تجربات سے گزر کر ہی ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشکل مراحل سے فرار کے بجائے ان کا سامنا کرنا انسان کو زیادہ مضبوط اور حقیقی بناتا ہے۔ نظم کا اختتام ایک امید افزا پیغام پر ہوتا ہے، جہاں “پروں کے وقت پر آنے” کو شفا اور تبدیلی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر مختلف اسٹائلش انداز میں نظر آئیں۔ ایک تصویر میں وہ بلیک کارسیٹ اسٹائل ٹاپ اور ریڈ ٹِنٹڈ چشمے میں بولڈ اور وِنٹیج لک میں دکھائی دیں، جبکہ ایک ویڈیو کلپ میں وہ لیلک اوور سائز سویٹ شرٹ کو آف شولڈر اسٹائل میں پہنے، سلور جیولری اور نوز اسٹڈ کے ساتھ سادہ مگر جدید انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔ اسی طرح ایک اور انداز میں وہ روایتی چکن کاری لباس میں دکھائی دیں، جس میں لیونڈر پنک کڑھائی شدہ کرتا، ہم رنگ دوپٹہ اور سفید ٹراؤزر شامل تھا، جسے انہوں نے سلیک بن، سن گلاسز اور کراس باڈی بیگ کے ساتھ جدید اور روایتی امتزاج میں پیش کیا۔ مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں ان کی جذباتی سچائی، تخلیقی اظہار اور فیشن سینس کو خوب سراہا۔
قرۃ العین بلوچ کا شادی سے
معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کے شادی سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ قرۃ العین بلوچ نے حالیہ انٹرویو میں شادی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض تحقیقی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردوں کو شادی سے نسبتاً زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے، جبکہ خواتین کی مجموعی خوشی کی سطح میں کمی دیکھی گئی ہے۔ گلوکارہ نے اپنے مؤقف میں مزید کہا کہ میرے خیال میں شادی اکثر خواتین کے لیے خوشی میں اضافے کے بجائے مشکلات اور ذمہ داریوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے، اور اسی بنیاد پر مجھے شادی وقت کا ضیاع لگتا ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ متعدد صارفین نے ان کے دعوؤں اور رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے عمومی بیانات کی سائنسی بنیاد واضح نہیں ہے۔ تاہم کچھ صارفین نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے، جسے متنازع بنانے کے بجائے احترام کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔
لیاری کی کہانی لندن پہنچ گئی
پاکستانی فلم “میرا لیاری” کو لندن میں منعقد 28ویں یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے، جہاں اس کا عالمی پریمیئر پیش کیا جائے گا۔ یہ فلم لیاری کے حوالے سے روایتی اور منفی تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے اس علاقے کو ایک ثقافتی، سماجی اور اسپورٹس حب کے طور پر پیش کرتی ہے۔ ماضی میں جہاں لیاری کو زیادہ تر میڈیا میں جرائم اور بدامنی کے تناظر میں دکھایا جاتا رہا ہے، وہیں “میرا لیاری” اس کی ایک مختلف اور مثبت تصویر اجاگر کرتی ہے، جس میں کمیونٹی کی مضبوطی، مقامی مزاحمت اور فٹبال کے ساتھ علاقے کے گہرے تعلق کو نمایاں کیا گیا ہے۔ فلم کا عالمی پریمیئر 2 مئی کو لندن میں برٹش فلم انسٹیٹیوٹ (BFI) میں منعقد ہوگا، جس کے بعد اسے پاکستان میں بھی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ فلم پاکستانی سینما میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جسے بھارتی فلم “دھریندر” کے تناظر میں “پاکستان کا جواب” بھی کہا جا رہا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عائشہ عمر، دانانیر مبین، سمیعہ ممتاز، نایئر اعجاز، پارس مسرور، عدنان شاہ ٹیپو اور شعیب حسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ یہ فلم جنوری 2026 میں پاکستان میں سندھ حکومت کی معاونت سے ریلیز کی گئی تھی۔ ہدایتکار نے لیاری کی روزمرہ زندگی کو حقیقت سے قریب تر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ علاقے کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کے بجائے ایک متوازن اور حقیقت پر مبنی تصویر سامنے آ سکے۔ واضح رہے کہ اس فلم کا ابتدائی عنوان “بہناز” رکھا گیا تھا، تاہم بعد ازاں اس کا نام تبدیل کر کے “میرا لیاری” رکھ دیا گیا۔
بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن
جنوبی بھارت کی تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن کے چنئی میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے۔ اطلاعات کے مطابق تامل ناڈو کے ڈی جی پی کنٹرول روم کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ کے گھر سمیت بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر بھی بم نصب کیے گئے ہیں۔ ای میل ملنے کے فوری بعد پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ دونوں مقامات پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی تلاشی کے باوجود کوئی مشکوک یا خطرناک چیز برآمد نہیں ہوئی، جس کے بعد حکام نے اس دھمکی کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے چنئی ڈی جی پی آفس کو اس نوعیت کی متعدد جعلی بم دھمکیوں والی ای میلز موصول ہو رہی ہیں، جن میں مختلف معروف شخصیات اورحساس مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اب تک کی تمام تحقیقات میں یہ دھمکیاں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ دوسری جانب تریشا کرشنن کی اداکار وجے کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں بھی زیر بحث ہیں۔ بعض غیر مصدقہ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ وجے کی اہلیہ کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کی گئی ہے تاہم ان خبروں کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
مس یونیورس پاکستان روما ریاض
سال 2025 میں مس یونیورس پاکستان کا تاج پہننے والی روما ریاض اس سال کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔ روما ریاض کا تعلق پاکستان کی مسیحی برادری سے ہے اور وہ ایک پنجابی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے روما ریاض نے تصدیق کی کہ وہ کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی اور ساتھ ہی ایکسپیڈیشن گالا کی میزبانی بھی کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس عالمی فلمی میلے میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر محسوس کررہی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی پہلی مس یونیورس ایریکا رابن نے 2024 میں کانز فلم فیسٹیول میں ڈبیوکیا تھا۔ جہاں انہوں نے ریڈ کارپٹ کے ساتھ Coralie Fargeat کی فلم ’دا سبسٹینس‘ کے پریمئیر پر شرکت کی تھی۔ سال 2025 مس یونیورس پاکستان روما ریاض رواں سال کانز میں شرکت کیلئے جارہی ہیں جہاں وہ مختلف فیشن ڈزائنرز کے ملبوسات میں نظر آئیں گی۔ البتہ اس بارے میں روما نے کہا کہ انہوں نے کون سے ڈیزائنرز کا انتخاب کیا ہے یہ جلد ہی سب کو پتہ چل جائے گا۔ فرانس میں منعقد ہونے والا 78واں کانز فلم فیسٹیول 12 مئی سے 23 مئی تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے منتخب فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
راجپال یادیو نے شاہ رخ خان
معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو نے حال ہی میں ماضی کے ایک اہم واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم میں کردار کیوں قبول نہیں کیا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران راجپال یادیو نے بتایا کہ فلم کی پروڈکشن بابی چاؤلہ دیکھ رہے تھے جنہوں نے مجھے شاہ رخ خان سے ملاقات کرنے کا کہا، بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ میرے حوالے سے غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی اور یہ تاثر دیا گیا کہ میں نے وقت نہ ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے حالانکہ مجھے اس بات کا علم ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غلط فہمی تھی جس کی وجہ سے مجھے منفی انداز میں پیش کیا گیا لیکن بعد میں معاملات ٹھیک ہو گئے۔ اداکار نے بتایا کہ فلم بلو کے سیٹ پر شاہ رخ خان نے مجھے گلے لگا کر اس غلط فہمی کو ختم کردیا۔ راجپال نے شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مکمل اداکار ہیں جنہوں نے تھیٹر، ٹی وی اور فلم ہر میدان میں کام کیا ہے۔ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ میں نے فلم بلو میں بُدبدیا کا کردار ادا کیا تھا جب کہ مجھے اس فلم میں عرفان خان نے ری پلیس کیا تھا۔ واضح رہے کہ راجپال یادیو ان دنوں اپنی آنے والی فلم بھوت بنگلہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو 17 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی
پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی حالیہ وائرل آن ایئر لمحے پر ہونے والی تنقید کے بعد سامنے آ گئیں اور اپنے مؤقف کی وضاحت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس غیر اخلاقی کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا تھا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کے پیچھے کسی بھی قسم کی نامناسب نیت شامل نہیں تھی بلکہ یہ محض ایک قدرتی اور دوستانہ ردعمل تھا۔ فضا علی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے پیشے اور ناظرین کا بے حد احترام کرتی آئی ہیں اور آئندہ بھی انہی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کیریئر کو جاری رکھیں گی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیا تھا۔ شو کے دوران فضا علی کی بیٹی فِرال بھی والدہ اور سوتیلے والد کے ساتھ پروگرام میں موجود تھیں۔ انہوں نے اعجاز خان سے کہا کہ کیا وہ انہیں لائیو شو میں بھی اسی طرح اٹھا سکتے ہیں جیسے گھر پر اٹھایا تھا۔ جس پر اعجاز نے فوراً اپنی اہلیہ کو لائیو پروگرام کے دوران اپنے کندھے پر اٹھا لیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رمشا خان نے خوشحال خان
پاکستانی اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک نجی پلیٹ فارم کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دو معروف اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔ اگرچہ ابتدائی خبر میں کسی نام کا ذکر نہیں کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین اور مختلف پیجز نے قیاس آرائیوں کے ذریعے اس جوڑی کو رمشا خان اور خوشحال خان قرار دینا شروع کر دیا، جس کے بعد افواہوں نے زور پکڑ لیا۔ اسی دوران ایک مبینہ تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں دونوں اداکاروں کو نکاح کے موقع پر دکھایا گیا ہے۔ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس وقت بحث مزید شدت اختیار کر گئی جب رمشا خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ اسی طرح خوشحال خان کی جانب سے بھی اسی نوعیت کی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آئیں، جس نے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی۔ بعض افراد نے اسے خوشگوار خبر قرار دیتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ کئی صارفین نے اس تصویر کو مصنوعی ذہانت (AI) کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے محض افواہ قرار دیا۔ تاہم تاحال رمشا خان اور خوشحال خان کی جانب سے ان شادی سے متعلق خبروں کی نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید، جس کے باعث معاملہ غیر یقینی صورتحال میں برقرار ہے.
لتامنگیشکر اور آشا بھوسلے:
ممبئی: برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کے درمیان زندگی اور وفات میں پائی جانے والی حیران کن مماثلتوں نے مداحوں کو ایک بار پھر جذباتی کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں بہنوں کا انتقال 92 برس کی عمر میں ہوا اور اتفاق سے دونوں نے اتوار کے روز دنیا کو الوداع کہا۔ دونوں نے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی۔ جس نے اس مماثلت کو مزید نمایاں کر دیا۔ لتا منگیشکر، جنہیں “بلبل ہند” کہا جاتا تھا، 1929 میں پیدا ہوئیں اور اپنی کلاسیکی و جذباتی گائیکی کے باعث عالمی شہرت حاصل کی۔ دوسری جانب آشا بھوسلے 1933 میں پیدا ہوئیں۔ اور انہوں نے غزل، فلمی اور جدید موسیقی میں منفرد مقام بنایا۔ اگرچہ ماضی میں دونوں کے درمیان تقابل اور رقابت کی باتیں ہوتی رہیں۔ تاہم دونوں نے اپنی الگ شناخت قائم کی اور فلمی موسیقی کو نئی جہت دی۔ لتا منگیشکر کا انتقال 6 فروری 2022 کو ہوا جبکہ آشا بھوسلے 12 اپریل 2026 کو انتقال کر گئیں۔ دونوں کی ایک ہی عمر میں وفات کو مداح ایک غیر معمولی اتفاق قرار دے رہے ہیں۔ دونوں عظیم گلوکاراؤں کو بھارت کے اعلیٰ ترین اعزازات سے بھی نوازا گیا اور ان کا موسیقی ورثہ آج بھی زندہ ہے۔
لائیو شو میں شوہر نے فضا علی کو اٹھا لیا،
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، جہاں ان کے مارننگ شو کا ایک کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فضا علی نے حالیہ پروگرام میں اپنے شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان مدعو کیا تھا۔ دورانِ شو خوشگوار ماحول میں گفتگو جاری تھی کہ اسی اثنا میں ان کی بیٹی نے اپنے والد سے درخواست کی کہ وہ فزا علی کو اسی طرح اٹھائیں جیسے وہ گھر پر اٹھاتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بیٹی کی اس درخواست پر اعجاز خان نے فوراً عمل کرتے ہوئے لائیو نشریات کے دوران فزا علی کو اپنی بانہوں میں اٹھا لیا، جس پر شو میں موجود شرکا اور ناظرین حیران رہ گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعض صارفین نے اسے ایک خوشگوار اور فیملی لمحہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے لائیو پروگرام میں ایسے اقدام کو نامناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ واضح رہے کہ عید کے موقع پر فزا علی نے اچانک نکاح کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک فیملی عید فوٹو شوٹ کے ذریعے اپنے شوہر اعجاز خان کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا، جبکہ 41 برس کی عمر میں محبت ملنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
خفیہ نکاح یا نیا میوزک پراجیکٹ؟
پاکستان کے معروف گلوکار حاوی کی دلہن کے ساتھ تصویر وائرل ہونے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حاوی نے حالیہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں وہ اور ایک لڑکی پشت کی جانب سے تصویر میں موجود ہیں، جبکہ دونوں دلہا دلہن کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اور معاملہ تیزی سے توجہ کا مرکز بن گیا۔ وائرل انسٹاگرام اسٹوری میں حاوی کو شادی سے مشابہ انداز میں دیکھا گیا، جس کے بعد بعض صارفین نے اسے خفیہ نکاح قرار دینا شروع کر دیا۔ havi wedding کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے دلہن کی شناخت اداکارہ میرب علی سے جوڑنے کی بھی کوشش کی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیاس آرائیوں میں مزید شدت آ گئی۔ دوسری جانب صارفین کی ایک بڑی تعداد اس صورتحال کو ایک ممکنہ میوزک پراجیکٹ قرار دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منظر کسی آنے والے گانے یا میوزک ویڈیو کا حصہ ہو سکتا ہے، جسے دانستہ طور پر اس انداز میں شیئر کیا گیا ہے تاکہ مداحوں میں تجسس پیدا کیا جا سکے۔
مس یونیورس پاکستان روما ریاض
سال 2025 میں مس یونیورس پاکستان کا تاج پہننے والی روما ریاض اس سال کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔ روما ریاض کا تعلق پاکستان کی مسیحی برادری سے ہے اور وہ ایک پنجابی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ جیو ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے روما ریاض نے تصدیق کی کہ وہ کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی اور ساتھ ہی ایکسپیڈیشن گالا کی میزبانی بھی کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس عالمی فلمی میلے میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر محسوس کررہی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی پہلی مس یونیورس ایریکا رابن نے 2024 میں کانز فلم فیسٹیول میں ڈبیوکیا تھا۔ جہاں انہوں نے ریڈ کارپٹ کے ساتھ Coralie Fargeat کی فلم ’دا سبسٹینس‘ کے پریمئیر پر شرکت کی تھی۔ سال 2025 مس یونیورس پاکستان روما ریاض رواں سال کانز میں شرکت کیلئے جارہی ہیں جہاں وہ مختلف فیشن ڈزائنرز کے ملبوسات میں نظر آئیں گی۔ البتہ اس بارے میں روما نے کہا کہ انہوں نے کون سے ڈیزائنرز کا انتخاب کیا ہے یہ جلد ہی سب کو پتہ چل جائے گا۔ فرانس میں منعقد ہونے والا 78واں کانز فلم فیسٹیول 12 مئی سے 23 مئی تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے منتخب فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
میرے خیال میں شادی وقت کا ضیاع
پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے منفرد مؤقف کے باعث خبروں میں آ گئی ہیں۔ حال ہی میں قرۃ العین بلوچ نے ایک یوٹیوب چینل پر پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کہ آپ شادی کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ اس پر قرۃ العین بلوچ نے کہا کہ میرے خیال میں شادی وقت کا ضیاع ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک تحقیق کے مطابق شادی مردوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے جبکہ خواتین شادی میں نسبتاً کم خوش رہتی ہیں اور میں اس بات سے اتفاق کرتی ہوں۔ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے افراد اور مذہبی حلقے ان کے مؤقف پر تنقید کر رہے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں صارفین ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے شادی کو مشکلات اور مسائل کا باعث قرار دے رہے ہیں۔
رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے
رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کو چالان کی کاپیاں تقسیم کیں جب کہ عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔ عدالت نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا، یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان 22 اپریل کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے اور عدالت سے درخواست کی کہ عبوری ضمانت کو کنفرم کیا جائے۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے گھر بلواکر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان میں رجب بٹ ،جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان شامل ہیں۔
آشا بھوسلے کی مجموعی دولت
بھارتی موسیقی کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نہ صرف اپنی آواز بلکہ اپنی دولت اور کامیاب کاروباری زندگی کے حوالے سے بھی مشہور تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آشاجی کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 80 سے 100 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 10 ملین ڈالر) لگایا گیا تھا۔ ان کی آمدنی کے اہم ذرائع میں شامل تھے: فلموں کے لیے گانے (پلے بیک سنگنگ) میوزک رائلٹیز عالمی سطح پر لائیو کنسرٹس ریسٹورنٹ بزنس (دبئی، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں) آشا بھوسلے نے اپنے طویل کیریئر میں ہزاروں گانے ریکارڈ کیے اور یہی ان کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے کاروبار میں بھی کامیابی حاصل کی، جس سے ان کی دولت میں مزید اضافہ ہوا۔ رپورٹس کے مطابق ان کے پاس بھارت اور بیرونِ ملک قیمتی جائیدادیں بھی موجود تھیں، جو ان کی مالی حیثیت کو مزید مضبوط بناتی تھیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ممبئی کے بریف کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ 92 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔
رجب بٹ کی بیٹے کے ساتھ وائرل
معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، جہاں ان کے بیٹے کیوان سلطان کے ساتھ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے اس ویڈیو پر سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ ایمان فاطمہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ ان کے بیٹے کیوان سلطان سے منسوب وائرل “فیس ریویل” ویڈیو کو ایک جذباتی لمحے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ایمان فاطمہ کے مطابق مذکورہ ویڈیو کسی اچانک یا فطری خاندانی ملاقات کی عکاسی نہیں کرتی بلکہ اسے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت ریکارڈ کیا گیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر لیک کیا گیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس مواد کی تیاری میں رجب بٹ کے قریبی افراد، دوستوں اور رشتہ داروں کا کردار بھی شامل ہے، جنہوں نے ان کے بیٹے کو بغیر اجازت ویڈیو میں شامل کیا۔ ایمان فاطمہ نے کہا کہ ان کے کم عمر بچے کو ان کی رضامندی کے بغیر اس عمل میں شامل کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے بلکہ ایک ماں کے طور پر ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نجی خاندانی ملاقات کو عوامی مواد کے طور پر پیش کرنا محض جذباتی اظہار نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ایمان فاطمہ نے اس رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس میں ذاتی اور خاندانی لمحات کو عوامی پلیٹ فارمز پر تشہیر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس طرزِ عمل سے بچوں کے جذباتی اور سماجی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ ایمان فاطمہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وسیع بحث کا موضوع بن گیا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ جہاں بعض افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، وہیں کچھ صارفین نے دونوں فریقین کے درمیان جاری تنازع پر تنقید بھی کی۔ یہ معاملہ تاحال سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اتھیا شیٹی نے آشا بھوسلے
بالی وڈ سپر اسٹار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی نے آشا بھوسلے کے انتقال پر غلطی سے آنجہانی لتا منگیشکر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی۔ اداکارہ کی جانب سے 12 اپریل کو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اظہارِ تعزیت کیا لیکن آشا کی جگہ ان کی بہن لتا کی تصویر شیئر کردی جن کی موت کو 4 سال ہوچکے ہیں۔ بعدازاں غلطی کا احساس ہونے پر اتھیا نے فوری طور پر اپنی اسٹوری ڈیلیٹ کرکے آشا بھوسلے کی تصویر پوسٹ کی لیکن ایکس پر ان کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہوچکا تھا۔ اتھیا کی جانب سے لتا کی جوانی کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔ اداکارہ کو اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان انتقال متعدد اعضا کےکام چھوڑ جانےکے سبب ہوا۔
نامور پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی
نامور پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی نے میک اپ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حنا آفریدی ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنی شاندار اداکاری اور دلکش سکرین موجودگی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے نمایاں ڈراموں میں ’پہلی سی محبت‘، ’راجا رانی‘، ’کچا دھاگا‘، شامل ہیں اور اس وقت ناظرین ’غلام بادشاہ سندری‘ اور ’مرزا کی ہیر‘ میں ان کی اداکاری کو خوب سراہ رہے ہیں، جہاں وہ جذباتی اور مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔ حنا آفریدی اپنی قدرتی طور پر صاف و شفاف جلد کی وجہ سے سکرین پر کم سے کم میک اپ کرنے کے لیے بھی مشہور ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ کی تشہیر کے سلسلے میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ کم یا بغیر میک اپ کے رہنا کیوں پسند کرتی ہیں۔ حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کردار ’ہیر‘ صرف ٹنٹ یا مسکارا استعمال کرتا ہے ، حالانکہ میں نے اپنی جلد پر میک اپ استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اچھا نہیں لگا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن پر میک اپ برا لگتا ہے اور میں بھی انہی میں سے ایک ہوں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میری والدہ نے بھی مجھے کبھی میک اپ کرنے نہیں دیا، میں نے کیمرے کے لیے میک اپ آزمایا، مگر یہ مجھ پر سوٹ نہیں کیا لہذا میں صرف ٹنٹ، لائنر اور مسکارا استعمال کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شاذ و نادر ہی فیشل کرواتی ہوں اور کنسیلر بھی استعمال نہیں کرتی، آج کل ہیوی میک اپ کا رجحان بھی نہیں رہا؛ لڑکیاں ہلکے میک اپ میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خاص طور پر اپنی پلکوں کو کرل کرنا پسند ہے، جو مجھ پر اچھا لگتا ہے، اور یہ میں نے اپنے بھائی شعیب سے سیکھا ہے۔
حکومت کی تعریف پر اداکارہ
امریکہ، ایران مذاکرات میں کردار پر حکومت کی تعریف پر مبنی ویڈیو بنانے پر اداکارہ مشی خان کو پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مشی خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا " آپ لوگ بڑے عجیب ہیں، میں نے وزیر اعظم کا شکریہ کیا ادا کردیا، آپ لوگ تو پیچھے ہی پڑگئے۔" انہوں نے مزید کہا کہ اچھے کام پر کسی کی تعریف کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔ آپ لوگ جو بھی الٹا سیدھا بول رہے ہیں اس کا مجھے فرق نہیں پڑتا۔ مشی خان نے واضح کیا " میں ہمیشہ خان صاحب کو سپورٹ کرتی رہی ہوں اور ہمیشہ سپورٹ کرتی رہوں گی، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پاکستان یا دنیا کی سلامتی کیلئے کوئی کام ہو تو اس کی تعریف نہ کی جائے۔ یہ زیادتی کی بات ہے۔ "
’کئی بار خودکشی کی کوشش کی‘،
گزشتہ سال جون میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ نے کہا ہے کہ بیٹی کے قتل کو ایک سال گزرنے کے باوجود ہم اب تک انصاف کے منتظر ہیں اور میں نے اس دوران کئی بار خودکشی کی کوشش بھی کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں 17 سالہ انفلوئنسر ثناء یوسف کے افسوسناک قتل کو تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود متاثرہ خاندان اب بھی انصاف کا منتظر ہے۔ ثناء یوسف کو جون 2025 میں ان کے گھر کے اندر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور یہ واقعہ ملک بھر میں غم و غصے کا باعث بنا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی والدہ نے اپنے غم کی شدت بیان کی اور بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے اپنی زندگی ختم کرنے کا سوچا، مگر اپنی بیٹی کی یاد نے انہیں حوصلہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں روز مرتی ہوں اور روز جیتی ہوں، کئی بار خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی، میں نے بیٹی کے بغیر نہیں رہنا لیکن پھر سوچتی ہوں کہ نہیں بیٹی کو انصاف دلانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹی کو انصاف اس لیے بھی دلانا ہے تاکہ باقی بچیاں خود کو محفوظ محسوس کرسکیں اور یہ کہہ سکیں کہ ہمارے ساتھ کوئی ایسا نہیں کرے گا کیوں کہ ثنا کے ساتھ انصاف ہوا تھا تو ہمارے ساتھ بھی ہوگا۔ ثنا یوسف کی والدہ نے کہا کہ میری ایک ہی بیٹی تھی اور وہ بہت بہادر تھی اور میں ہر جگہ اس کے ساتھ ہوتی تھی جب کہ میری بیٹی کے قتل کو ایک سال مکمل ہونے والا ہے لیکن اب تک مجھے انصاف نہیں ملا، میں صرف اتنا چاہتی ہوں کہ مجھے انصاف مل جائے اور مجرم کو کڑی سے کڑی سزا مل جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے انکار کردیا تھا جو ملزم سے برداشت نہیں ہوا اور اس نے میری بیٹی کو میری آنکھوں کے سامنے قتل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ عدالتوں کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا ہے لیکن ملزم کی جانب سے ہائی کورٹ میں کوئی درخواست دی گئی ہے جس کی وجہ سے اتنا وقت گزرگیا ۔
کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی
بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے ہیں۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکار کو ایک خطرناک سین فلماتے ہوئے چوٹ لگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو نے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ کس مقام پر پیش آیا اور اداکار کی چوٹ کتنی نوعیت کی ہے۔ اکشے کمار فلمی صنعت میں اپنے خطرناک اسٹنٹس خود کرنے کے لیے مشہور ہیں اور وہ مارشل آرٹس میں باقاعدہ تربیت یافتہ ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے فلموں میں وی ایف ایکس (VFX) اور مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے استعمال پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی ایکشن پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائے گئے مناظر فرضی لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ‘بھوت بنگلہ’ میں بھی حقیقی اسٹنٹس کو ترجیح دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس فلم کے ذریعے اکشے کمار اور معروف ہدایت کار پریہ درشن کی جوڑی 15 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہے۔ اس سے قبل یہ جوڑی ’ہیرا پھیری‘، ’بھول بھولیاں‘ اور ’بھاگم بھاگ‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے چکی ہے، جس کی وجہ سے شائقین کو اس نئی فلم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
اداکارہ فضا علی قابل اعتراض ویڈیوز
اداکارہ فضا علی ٹک ٹاک سٹار انمول نورکے ساتھ پیش آنے والے واقعات سن کررو پڑیں۔ نجی نیوز چینل کے پوڈ کاسٹ میں انمول نور نے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد بنانا چھوڑ دیا ہے اور میں اس کام پر توبہ کرتی ہوں اور اپنے اللہ سے معافی مانگتی ہوں۔ میں تہجد کی نماز پڑھتی ہوں ، ہر سال عمرے پر جاتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ اللہ میرے لیے اچھا سبب بنائے یہ باتیں سن کر فضا علی رو پڑی اور روتے روتے کہا کہ میرا کوئی مقصد نہیں تھا کہ میں آپ کو پوڈ کاسٹ میں بلا کر ذلیل کروں مجھے ایسی ریٹنگ اورپیسے نہیں چاہیے لیکن میں یہ چاہتی ہوں کہ جو لوگ آپ کی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں وہ نہ کریں ۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹک ٹاکر انمول نور کی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ انمول نور اپنے ایک دوست کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا ٹک ٹاک سٹار کے سینے پر لائن بنا کر کوکین لے رہا ہے۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے ہی ٹک ٹاک سٹار کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا۔
بشریٰ انصاری کی اپنے دوسرے شوہر کے
)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔گزشتہ دنوں بشریٰ انصاری کی اپنے شوہر کے ساتھ چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں وہ فوٹو شوٹ کے دوران سیاہ شرٹ اور ٹیولپ شلوار میں ملبوس نظر آئیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ ایک وائرل گانے پر جھومتی دکھائی دیں۔ ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا۔متعدد صارفین نے اداکارہ کے انداز کو عمر کے مطابق غیر مناسب قرار دیا اور کہا کہ انہیں سنجیدگی اختیار کرنی چاہیے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جو لوگ انہیں بچپن سے دیکھ رہے ہیں وہ اب بڑے ہو چکے ہیں مگر اداکارہ کا انداز نہیں بدلا، جبکہ بعض نے کہا کہ بڑھاپے میں اس طرح کے انداز مناسب نہیں۔دوسری جانب کچھ افراد نے یہ بھی رائے دی کہ نوجوانوں کی نقل کر کے جوانی واپس نہیں لائی جا سکتی، جبکہ چند صارفین نے مذہبی نقطۂ نظر سے بھی ان کے طرزِ عمل پر تنقید کی۔یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں اور ان پر صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
اداکارہ صحیفہ جبار نے بیرون ملک
پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کی وجہ سے خبروں میں آگئی ہیں۔ ماضی میں بھی متنازع بیانات دینے والی صحیفہ اس بار بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پر تنقید کرکے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ بیٹھی ہیں۔حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کینیڈا منتقل ہونے کے اپنے تجربے پر بات کی۔ اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ بیرونِ ملک جانے کے بعد اکثر پاکستانی اپنے وطن کو کیوں یاد کرتے ہیں، تو انہوں نے اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس معاملے میں منافقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ صحیفہ کا کہنا تھا کہ جب لوگ دوسرے ممالک میں رہتے ہیں تو وہاں کے قوانین اور طرزِ زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی پاکستان کو یاد کرنے کا اظہار کرتے ہیں، جو ان کے نزدیک تضاد ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بیرونِ ملک زندگی اختیار کی ہے تو اسے اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیے اور غیر ضروری شکایات سے گریز کرنا چاہیے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ بعض افراد دراصل اپنے پرانے طرزِ زندگی، سہولیات اور گھریلو نظام کو یاد کرتے ہیں، جسے وہ وطن کی یاد کا نام دیتے ہیں، حالانکہ یہ سوچ درست نہیں۔صحیفہ جبار خٹک کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کی بات سے اتفاق کر رہے ہیں تو کچھ اسے سخت اور غیر ضروری تنقید قرار دے رہے ہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر کا دوست کی شادی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی دلکش شخصیت اور زبردست پرفارمنس کے باعث خبروں میں آ گئیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ہانیہ عامر جو اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر خوش مزاج انداز کی وجہ سے بھی بے حد پسند کی جاتی ہیں، حال ہی میں اپنی قریبی دوست اور سٹائلسٹ آرینڈا تولنور کی شادی کی تقریبات میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
گلوکارہ لیڈی گاگا سانس
امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال میں لیڈی گاگا کے کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے گلوکارہ نے طبیعت خراب ہونے کے باعث منسوخ کردیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے باعث وہ گانا گانے سے قاصر ہیں۔ گلوکارہ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے طے شدہ کانسرٹ سے صرف چند دن پہلے ہی انہیں اپنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث انہوں نے لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کا انتخاب کیا۔ لیڈی گاگا نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا کیونکہ سانس کا انفیکشن ان کی آواز اور راگ کو متاثر کر سکتا ہے۔
سلمان خان کی پھٹے ہوئے
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی پھٹے ہوئے جوتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو میں سلمان خان کو ایک پرتعیش گاڑی سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ فوٹوگرافروں کو پوز دیتے ہیں اور اس کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں۔ تاہم ویڈیو کے دوران ان کے جوتوں کی حالت نے مداحوں کو ابتدا میں حیران اور پریشان کر دیا، کیونکہ وہ بظاہر پھٹے ہوئے اور زیادہ استعمال شدہ محسوس ہو رہے تھے۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے جوتوں کی حالت پر مختلف آراء کا اظہار کیا، لیکن بعد ازاں حقیقت سامنے آئی کہ یہ عام پھٹے ہوئے جوتے نہیں بلکہ ایک معروف فیشن برانڈ کے مہنگے ڈیزائنر جوتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے یہ جوتے عالمی شہرت یافتہ برانڈ Balenciaga کی “Cowboy” کلیکشن کا حصہ ہیں، جنہیں جان بوجھ کر اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ پرانے اور بوسیدہ دکھائی دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان جوتوں کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں لوگ اس منفرد فیشن اسٹائل پر حیرت اور مزاحیہ ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
گلوکارہ لیڈی گاگا سانس
امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال میں لیڈی گاگا کے کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے گلوکارہ نے طبیعت خراب ہونے کے باعث منسوخ کردیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے باعث وہ گانا گانے سے قاصر ہیں۔ گلوکارہ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے طے شدہ کانسرٹ سے صرف چند دن پہلے ہی انہیں اپنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث انہوں نے لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کا انتخاب کیا۔ لیڈی گاگا نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا کیونکہ سانس کا انفیکشن ان کی آواز اور راگ کو متاثر کر سکتا ہے۔
ایوارڈ شو میں درحقیقت کیا ہوا
بالی وڈ اداکار وکامیڈین راجپال یادو نے ایوارڈ شو میں ہونے والے حالیہ تنازع پر خاموشی توڑدی اور ساتھ ہی سلمان خان کی راجپال کے حق میں کی گئی ٹوئٹ بھی وائرل ہوگئی۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب 55 سالہ اداکار نے 5 اپریل کو منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں میزبان سوربھ دویویدی نے لائیو گفتگو کے دوران اداکار کے چیک باؤنس کیس پر مزاحیہ تبصرہ کیا۔ یہ لمحہ وہاں موجود حاضرین میں قہقہوں کا باعث بنا تاہم اس کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد میزبان پر تنقید شروع ہوگئی۔ اس دوران سلمان خان اور فرحان خان سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اپنے ساتھی اداکار کے حق سوشل میڈیا پر پوسٹس کیں۔ اب راجپال یادو نے سوشل میڈیا پر آ کر بتایا کہ ایوارڈ شو کے دوران متنازع حصہ دراصل ان، ذاکر اور سوربھ کی مشترکہ منصوبہ بندی تھا۔ ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ان دونوں کو اپنے چھوٹے بھائی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ان کا احترام کرتے آئے ہیں اور یہ بھی بتایا کہ سوربھ نے آڈیٹوریم میں موجود تمام لوگوں سے ان کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجانے کو کہا۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ وہ سوربھ یا کسی اور کو ٹرول نہ کریں اور یہ بھی کہا ’سوربھ کا دل دکھانا، میرا دل دکھانے کے برابر ہے‘۔ انہوں نے ویڈیو کے اختتام پر کہا کہ میں سوربھ سے محبت کرتا ہوں، میں ذاکر سے محبت کرتا ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں، میں آج جو بھی ہوں، آپ سب کی وجہ سے ہوں، شکریہ۔
دیدار کی ریشم کے فلاحی
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اداکارہ ریشم اور دیدار کی لفظی جنگ میں سامنے آگئیں۔ حال ہی میں اداکارہ دیدار نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ ریشم پر منفی اور لوگوں کی زندگیاں خراب کرنے کا الزام لگایا تھا جس پر ریشم نے بھی ایک انٹرویو میں دیدار کا نام لیے بغیر انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ دونوں اداکاراؤں کے درمیان لفظی جنگ میں اب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سامنے آگئی ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا ایک بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ہونے والے ایک واقعے پر بات کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تھیٹر کی اداکارہ نے فلم اسٹار ریشم کے حوالے سے کافی اخلاق سے گری ہوئی بات کی جس پر مجھےتکلیف ہوئی، آپ کسی پر تنقید کرسکتے ہیں اختلافات رکھ سکتے ہیں لیکن کسی خاتون کے کردار پر اس طرح کی گفتگو کرنا اور کسی کے خیراتی کاموں پر گفتگو کرنا مناسب نہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ریشم خیراتی کام کرتی ہے، میں خود گواہ ہوں، پنجاب کے اسپتالوں سمیت حالیہ آنے والے سیلاب میں بھی کام کیا، ریشم کے خیراتی کام پر بھی تنقید کی گئی، یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک خاتون دوسری خاتون کے بارے میں سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز بات کرے تو پھر یہ ہی کہتے ہیں کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کے گھروں میں پتھر نہیں مارتے،گزارش یہ ہی ہے کہ ایک دوسرے کی عزت کرنا سیکھیں۔
رمشا خان سے شادی کی خبروں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار خوشحال خان نے اداکارہ رمشا خان سے خفیہ شادی کی خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نجی پلیٹ فارم کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دو مشہور اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، اگرچہ اصل خبر میں کسی نام کا ذکر نہیں تھا، لیکن صارفین اور پیجز نے قیاس آرائیوں کے بعد اس جوڑی کو رمشا خان اور خوشحال خان قرار دینا شروع کر دیا تھا، جس سے افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا۔ تاہم ان افواہوں کے جواب میں خوشحال خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہو گئی کلاؤٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں۔ واضح رہے کہ دونوں اداکار اپنی اداکاری اور اسکرین پر موجود کیمسٹری کے باعث خاصی مقبولیت رکھتے ہیں، جس کے باعث ان کے حوالے سے قیاس آرائیوں نے مزید توجہ حاصل کی۔ تاہم خوشحال خان کے بیان کے بعد اس معاملے پر پھیلنے والی افواہوں میں واضح کمی متوقع ہے۔
ڈرامے کی مقبولیت کے بعد
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنی زندگی کے ایک مشکل اور غیر متوقع مرحلے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ شہرت کے سفر میں انہیں پیشہ ورانہ سطح پر تنہائی اور نظرانداز کیے جانے جیسے تجربات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرامہ “کبھی میں کبھی تم” میں ’رباب‘ کے کردار سے نمایاں مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ نے ایک حالیہ گفتگو میں بتایا کہ ان کی ذاتی زندگی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کر دیا۔ ان کے مطابق انہوں نے ایک قریبی عزیز کو کھو دیا، جو ان کے لیے نہایت تکلیف دہ لمحہ تھا۔ نعیمہ بٹ نے بتایا کہ اس دوران وہ نیویارک میں موجود تھیں، تاہم شوٹنگ کے شیڈول کے باعث انہیں فوری طور پر پاکستان واپس آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی دباؤ کے باوجود انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شوٹنگ مکمل کی۔ اداکارہ کے مطابق سیٹ پر کام کا تجربہ مجموعی طور پر خوشگوار رہا، تاہم جب ان کے کردار کو غیر معمولی پذیرائی ملی اور انہیں مختلف پروگرامز میں شرکت کی دعوتیں ملنے لگیں تو انہیں اپنے ساتھی فنکاروں اور پروڈیوسرز سے زیادہ تعاون کی توقع تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس کے برعکس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس نے انہیں حیران کر دیا۔ نعیمہ بٹ کے مطابق اس دوران وہ خود کو کئی مواقع پر تنہا اور نظرانداز محسوس کرتی رہیں، جو ان کے لیے ایک غیر متوقع اور تلخ تجربہ ثابت ہوا۔
عالیہ بھٹ کو میزبانی کرنا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ ایک ایوارڈ شو میں بطور میزبان اپنے پہلے تجربے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایوارڈ شو میں عالیہ بھٹ نے کامیڈین ذاکر خان اور اداکار سنیل گروور کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ تاہم ناظرین کی جانب سے ان کی پیشکش کو مؤثر قرار نہیں دیا گیا اور سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ان کی میزبانی کو غیر فطری اور غیر دلچسپ قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ اسٹیج پر گھبرائی ہوئی نظر آئیں، ان کی کامیڈی ٹائمنگ مؤثر نہیں تھی اور مجموعی انداز ناظرین کے لیے متاثر کن ثابت نہیں ہوا۔ بعض تبصروں میں اسے “غیر آرام دہ” تجربہ بھی قرار دیا گیا۔ اگرچہ انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کچھ مداحوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ان کا پہلا تجربہ تھا، لہٰذا وقت کے ساتھ ان کی میزبانی کی صلاحیتوں میں بہتری آنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔
ژالے سرحدی نے شوہر
پاکستان کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے شوہر سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے حقیقت واضح کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں غلط فہمیاں جنم لیں، جس کے باعث متعدد افراد نے اداکارہ کے شوہر کو غلط طور پر فضا علی کے شوہر سے منسوب کرنا شروع کر دیا، اور اس حوالے سے کمنٹس کی بھرمار دیکھنے میں آئی۔ معاملہ بڑھنے پر ژالے سرحدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاید آپ کچھ ایسے لوگوں میں شامل ہیں جو بغیر کسی معلومات کے بے سوچے سمجھے باتیں کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی، جس کے کمنٹس میں لکھا جا رہا تھا: ‘یہ تو فضا علی کے شوہر ہیں۔’ اداکارہ نے مزید کہا میں مانتی ہوں کہ فضا علی کے شوہر کی بھی داڑھی ہے اور شاید اس تصویر میں کچھ حد تک مشابہت ہو، لیکن خاص طور پر کئی خواتین کی جانب سے بار بار یہی تبصرہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے غصے میں سوال اٹھایا کہ آپ لوگ ذرا سوچیں، میں کسی اور کے شوہر کے ساتھ اس قدر قریب ہو کر تصویر کیوں شیئر کروں گی؟ ایسا لگتا ہے کہ آپ لوگ بغیر تصدیق کے رائے قائم کر لیتے ہیں۔ ژالے سرحدی نے کہا کہ میں بھی ایک پبلک فگر ہوں اور فضا علی بھی۔ اگر آپ صرف ایک گوگل سرچ کر لیں تو آپ کو درست معلومات باآسانی مل سکتی ہیں۔ اس طرح کے غیر سنجیدہ اور بے بنیاد کمنٹس کر کے آپ صرف اپنی لاعلمی ظاہر کرتے ہیں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ گزشتہ 19 سال سے شادی شدہ ہیں اور اس حوالے سے گردش کرنے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے ویڈیو کو ملنے والے ویوز پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، تاہم غیر ذمہ دارانہ اور غیر مصدقہ تبصروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں لاپرواہی قرار دیا۔
تنقید کرنے والے صارف
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے ایک صارف کے تبصرے کا پُرمزاح اور پُراعتماد انداز میں جواب دے کر ایک بار پھر صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے ہانیہ عامر کو “پاکستان کی سب سے زیادہ اوورریٹیڈ آرٹسٹ” قرار دیتے ہوئے تنقیدی تبصرہ کیا، جس پر اداکارہ نے مختصر مگر مزاحیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا: “جلی نا” یعنی حسد کا اظہار کر رہے ہو۔ اداکارہ کے اس جواب کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے انداز کو سراہا۔ متعدد مداحوں نے ہانیہ عامر کے ردعمل کو اعتماد اور مثبت رویے کی مثال قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے اسے ایک “ذہین اور حاضر جواب” ردعمل قرار دیا۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا مزاح اور خوش مزاجی کے ساتھ کرتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مداحوں میں خاصا مقبول سمجھا جاتا ہے۔
فیصل قریشی کا ’ستارۂ امتیاز
پاکستان کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے 33 سالہ طویل فنی سفر کے باوجود صدارتی اعزاز ستارۂ امتیاز نہ ملنے پر پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ فیصل قریشی نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کا نام ستارۂ امتیاز کے لیے دو مرتبہ بھجوایا گیا، تاہم دونوں مواقع پر انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔ انہوں نے اس صورتحال پر حیرت اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے شوبز انڈسٹری میں خدمات انجام دے رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں تاحال اس اعزاز سے نہیں نوازا گیا۔ اداکار نے گفتگو میں ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ بطور احتجاج کسی “امتیاز” نامی مقام پر کھڑے ہو کر کریں گے کہ وہ موجود ہیں، مگر انہیں کوئی “ستارہ” نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ بھی دیکھتے ہیں اور یہ سوال ان کے ذہن میں بارہا آتا ہے کہ آخر انہیں کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ فیصل قریشی نے واضح کیا کہ ان کا کسی سیاسی جماعت یا شخصیت سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف اپنے کام کی بنیاد پر پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر انہیں یہ اعزاز دیا جاتا ہے تو وہ اسے اعزاز سمجھتے ہوئے ضرور قبول کریں گے۔ اداکار نے مزید بتایا کہ ان کے مداح بھی مسلسل ان کے حق میں آواز اٹھاتے رہے ہیں اور متعدد افراد نے متعلقہ حکام کو درخواستیں اور ای میلز بھی ارسال کیں۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فیصل قریشی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی طویل اور شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں قومی اعزاز سے نوازا جانا چاہیے۔
فیصل قریشی ستارہ
پاکستان کے مایہ ناز اداکار فیصل قریشی نے تمغہ امتیاز نہ ملنے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان کی جانب سے سرکاری اعزاز ستارہ امتیاز سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو عنقریب ستارہ امتیاز ملنے والا ہے؟ جواب میں اداکار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ امتیاز( شاپنگ سپر اسٹور) میں جا کر کھڑا ہوجاؤں اور کہوں مجھے ستارہ نہیں مل رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا نام دو بار واپس بھیجا گیا ہے مجھے انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 33 سال ہوگئے ہیں۔ میزبان کی جانب سے سنجیدگی سے سوال پوچھا گیا کہ ایسی کیا کمی رہ گئی تھی جس کے باعث سرکاری اعزاز کے لیے نام نہیں آیا، جس پر اداکار نے دوبارہ طنز کرتے ہوئے کہا کہ مجھ میں کیلشیئم کی کمی رہ گئی ہے اس لیے ایوارڈ نہیں دے رہے، جس پر میزبان قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔ فیصل قریشی نے مزید کہا کہ مجھے لوگوں نے بتایا ہے کہ تمغہ امتیاز کیلئے ہم ای میلز کررہے ہیں، میں سیاسی بھی نہیں ہو ایک حب وطن انسان ہوں، جب بھی کبھی تمغہ امتیاز کیلئے میرا نام آئے گا تو میں اسے ضرور لوں گا۔
جیجی حدید نے ایپسٹین فائلز
امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے جیفری ایپسٹین سے منسلک حالیہ جاری کردہ دستاویزات میں اپنے نام کے ذکر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وضاحت پیش کی ہے کہ ان کا اس شخص سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی دستاویزات میں 2015ء کی پرانی ای میل میں جیفری ایپسٹین اور ایک نامعلوم شخص کے درمیان گفتگو میں جیجی حدید اور ان کی بہن بیلا حدید کا ذکر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے تبصرے میں جیجی حدید نے جیفری ایپسٹین کو انتہائی گھٹیا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال پریشان کن ہے، کہ کوئی شخص جس سے کبھی کوئی تعلق یا وابستگی نہیں رہی، وہ آپ کے بارے میں بات کیوں کریں گا۔ جیجی حدید نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ابتدا میں اس معاملے پر خاموشی اختیار کی کیونکہ وہ اصل متاثرہ افراد کی کہانیوں سے توجہ ہٹانا نہیں چاہتی تھیں، تاہم بعد ازاں غلط فہمیوں کو دور کرنا ضروری سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں جب وہ ای میل لکھی گئی تھی، وہ تقریباً 20 یا 21 سال کی تھیں، اور ان کا ماڈلنگ کیریئر 2012 میں شروع ہوا تھا، جس میں انہوں نے محنت اور اپنے والدین کے تعاون کو مرکزی حیثیت دی۔ واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کو 2019 میں سنگین جرائم کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں وہ جیل میں مردہ پائے گئے تھے، جس کے بعد سے اس کیس سے متعلق مختلف انکشافات اور دستاویزات وقفے وقفے سے سامنے آتی رہی ہیں۔
معروف انفلوئینسر کے گھر چوری
لاہور کے علاقے فیز 9 میں معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر اسد اسحاق عرف سد ریپر کے گھر میں چوری کی واردات پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور دروازے توڑ کر اندر موجود اشیاء کی تلاشی لی۔ واردات کے وقت اسد اسحاق بیرونِ ملک موجود تھے جبکہ ان کی اہلیہ گھر میں موجود تھیں۔ اہلیہ کے مطابق ملزمان نے گھر کے مختلف حصوں کو الٹ پلٹ کیا اور نقدی، سونا، قیمتی کیمرہ آلات اور دیگر اہم اشیاء اپنے ساتھ لے گئے۔ اسد اسحاق نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کیمرے اور نگرانی کا نظام موجود ہونے کے باوجود اس نوعیت کی واردات کا پیش آنا حیران کن ہے اور اس سے ملزمان کی جرات ظاہر ہوتی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق چوری شدہ سامان کی برآمدگی اور ذمہ داران کی گرفتاری کے لیے کارروائی کو تیز کر دیا گیا ہے۔
بھارت، معروف تامل اداکارہ سباشینی
چنئی: جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم کو چنئی میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ اداکارہ ٹیلی ویژن سیریل “کیال” میں اپنے مشہور کردار کی وجہ سے پہچانی جاتی تھیں اور ان کی اچانک موت نے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت ممکنہ طور پرخودکشی سے ہوئی، تاہم پولیس مکمل تحقیقات کر رہی ہے، سباشینی بنیادی طور پرسری لنکا سے تعلق رکھتی تھیں اوراتوارکی شب یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق خودکشی سے قبل سباشینی نے اپنے شوہر بیپن چندرن سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر جھگڑا کیا، اور اسی دوران شوہر کے سامنے خودکشی کر لی۔ بیپن نے فوری طور پر اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی عملے کو اطلاع دی، جنہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر سباشینی کو اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ بیپن چندرن بنگلورو سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں کی شادی اپریل 2024 میں ہوئی تھی۔ سباشینی نے چنئی میں اپریل کے اوائل میں شوٹنگ کے لیے یہ پرائیویٹ اپارٹمنٹ لیا تھا۔ اداکارہ اپنے اسکرین نام شاشوی بالا کے نام سے مشہور تھیں اور ڈرامہ کیال میں اپنے منفی کردار سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے تامل فلم ایلام میلا ارکورن پاتھوپن (2023) اور ویب سیریز (2023) میں بھی کام کیا تھا۔
15 سال کی عمر میں اپنی جعلی
بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کم عمری میں اپنی جعلی تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر دیکھیں جس نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے بتایا کہ یہ واقعہ میرے اسکول کے دنوں میں پیش آیا جب میں نے آئی ٹی کلاس کے دوران اپنی تصاویر ایسی ویب سائٹس پر دیکھیں، یہ مکمل طور پر ڈیپ فیک جیسا مواد تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، اس تجربے نے مجھے کم عمری میں ہی شہرت کے منفی پہلوؤں کا احساس دلایا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عوامی شخصیت ہونے کی قیمت یہی ہے کہ ایسے غیر اخلاقی مواد کو برداشت کیا جائے؟ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والے اے آئی سے تیار کردہ جعلی مواد پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا میری ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی گردش میں ہیں جو مکمل طور پر مصنوعی ہیں لیکن انہیں حقیقت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، حتیٰ کہ بعض اوقات مستند نیوز پلیٹ فارمز بھی انہیں شیئر کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث پیشہ ورانہ مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ مستقبل میں ہدایت کار ایسے جعلی مواد کو بنیاد بنا کر ہم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔
پیٹرول مہنگا ہونے پر
پاکستانی کی معروف اداکارہ سجل علی نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد عوام سے ایک اہم اپیل کی ہے۔ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر جذباتی انداز میں لکھا کہ جو لوگ ہمیں کھانا ڈیلیور کرتے ہیں اور ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جاتے ہیں، وہ اپنا پورا دن سڑک پر گزارتے ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ان کے لیے حالات مزید مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ ایسے حالات میں ان محنت کشوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کیا جائے اور ممکن ہو تو انہیں مناسب ٹِپ دی جائے۔ اداکارہ کے مطابق معمولی تعاون بھی ان افراد کے لیے بڑی سہولت کا باعث بن سکتا ہے، جو موجودہ مہنگائی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو متاثر کیا ہے، تاہم ڈیلیوری اور ٹرانسپورٹ سے منسلک افراد اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
گلوکارہ انورال خالد شادی کے
پاکستان کی معروف گلوکارہ انورال خالد نے اپنے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ گلوکارہ نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے اور اپنے شریکِ حیات کے ہاتھوں کی سیاہ و سفید تصویر پوسٹ کی۔ اس تصویر میں شادی کی انگوٹھیاں نمایاں تھیں، جبکہ کیپشن میں “Mr & Mrs” لکھا گیا، جو ان کے نئے رشتے کی تصدیق کرتا ہے۔ انورال خالد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ دلہن کے روپ میں نہایت سادہ، پُروقار اور دلکش انداز میں نظر آئیں۔ سوشل میڈیا ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد گلوکار حسن رحیم، اداکارہ کنزا ہاشمی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی انہیں شادی پر مبارکباد پیش کی۔ جبکہ مداحوں کی جانب سے مبارکباد، نیک تمناؤں اور نئی زندگی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
2 بار ہارٹ ٹرانسپلانٹ
بھارت: دل کی 2 بار پیوندکاری سے گزرنے والی خاتون نے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ سلمان خان 2007 سے اپنی Being Human فاؤنڈیشن کے ذریعے بہت سے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ ضرورت مندوں کو صحت اور تعلیم کے لیے فنڈز فراہم کرتے ہیں۔ اداکار نے ایسی ہی مدد ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی خاتون رینا راجو کی بھی کی، جن کے دل کے دو ٹرانسپلانٹ ہوئے ہیں۔ حال ہی میں رینا راجو نے ایک انٹرویو میں اپنے مشکل وقت کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں سب سے پہلے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں سلمان خان کو دل و جان سے محبت کرتی ہوں۔ سلمان خان کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میرے پاس اداکار کا نمبر موجود تھا، پہلے ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے پہلے سپر اسٹار کو کال کی تو انہوں نے فوری جواب دیا۔ رینا راجو نے بتایا کہ میں نے اداکار کو بتایا کہ میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے گزر رہی ہوں، وہ اس وقت آسٹریلیا میں شوٹنگ کر رہے تھے اور انہوں نے میرے ٹرانسپلانٹ کی رات کو تقریباً دو گھنٹے تک فون کال پر مجھ سے بات کی۔ خاتون نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ اداکار نے میرے خاندان کے ساتھ بہت تعاون کیا اور مجھے اس مشکل مرحلے سے گزرنے کے لیے حوصلہ دیا۔ رینا کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسری پیوند کاری کے وقت بالی وڈ اسٹار کے گھر پر ملاقات کی جہاں انہوں نے کافی دیر تک بات چیت کی، جو ایک خوشگوار یادیں ہیں۔
موٹر سائیکل سواروں کیلئے
موٹر سائیکل سواروں کیلئے پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آ گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طریقہ کار بتا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔ مریم نواز نے موٹر سائیکل مالکان کو 20 لیٹر تک پیٹرول 100 روپے فی لیٹر سستا دینے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل مالکان پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کیلئے 1000 پر رابطہ کرسکیں گے۔ موٹر سائیکل مالکان ’مریم کو بتائیں ایپ‘ اور ’ویب پورٹل‘ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کسی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر پر کوئی چارجز ادا نہیں کرنا پڑیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
موٹر سائیکل سواروں کیلئے
موٹر سائیکل سواروں کیلئے پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آ گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طریقہ کار بتا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔ مریم نواز نے موٹر سائیکل مالکان کو 20 لیٹر تک پیٹرول 100 روپے فی لیٹر سستا دینے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل مالکان پیٹرول پر رعایت حاصل کرنے کیلئے 1000 پر رابطہ کرسکیں گے۔ موٹر سائیکل مالکان ’مریم کو بتائیں ایپ‘ اور ’ویب پورٹل‘ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کسی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر پر کوئی چارجز ادا نہیں کرنا پڑیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
شادی کے سوال پر ہانیہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق سوال کرنے والی ایک مداح کو نہایت دلچسپ اور مختصر جواب دے کر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے، جس کی ویڈیو اور گفتگو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر خاصی فعال رہتی ہیں اور اکثر مداحوں کے سوالات کے جوابات اپنے منفرد اور خوشگوار انداز میں دیتی ہیں۔ حالیہ موقع پر بھی ایسا ہی ہوا جب ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کی شادی ہو گئی ہے، جس پر انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں آتی رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پروگرام کے دوران ایک خاتون مداح نے ان سے پسندیدہ گلوکار کے بارے میں سوال کیا تھا، جس پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ کیا آپ چاہتی ہیں کہ میں عاصم اظہر کا نام لیں۔ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر دونوں شوبز کی معروف شخصیات ہیں، اور ان کے تعلقات، علیحدگی اور ممکنہ تعلقات کے حوالے سے ماضی میں بھی میڈیا اور سوشل میڈیا پر خاصی گفتگو ہوتی رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں دونوں ایک دوسرے کی خاندانی تقریبات میں بھی شریک نظر آئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہونے سے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔
رجب بٹ کی اہلیہ سے
پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ کی فیملی کو اپنی بھتیجی آیات زہرہ کی سالگرہ منانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رجب بٹ کی بہن غزل نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں خاندان کے افراد کو تقریب میں خوشگوار انداز میں شامل ہوتے اور لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب میں رجب بٹ کے والدین اور قریبی دوست بھی موجود تھے، تاہم اس موقع پر ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ اور بیٹے کیوان سلطان بٹ کی عدم موجودگی خاص طور پر نمایاں رہی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دوہرے معیار کا حامل قرار دیا۔ صارفین نے سوال اٹھایا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ خوشی کے لمحات تو شیئر کر رہے ہیں، لیکن اپنی ذاتی فیملی کے حوالے سے رویہ مختلف دکھائی دیتا ہے۔ دوسری جانب ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کاش ایمان اور کیوان بھی اس ایونٹ میں موجود ہوتے، اللہ رجب بھائی اور ایمان کو دوبارہ ملا دے، آمین۔
مسٹر بیسٹ کا یوٹیوب چینل
عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ مسٹر بیسٹ جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام شیئر کیا، جس میں یوٹیوب سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا عندیہ دیا گیا۔ اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداحوں میں تشویش پھیل گئی اور سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔ 27 سالہ مسٹر بیسٹ، جن کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 300 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، اپنے منفرد اور بڑے پیمانے پر کیے جانے والے چیلنجز، ویڈیوز اور فلاحی سرگرمیوں کے باعث عالمی سطح پر غیر معمولی مقبولیت رکھتے ہیں۔ تاہم بعد ازاں واضح ہوا کہ ان کا یہ اعلان درحقیقت یکم اپریل (اپریل فول) کے موقع پر کیا گیا ایک مذاق تھا۔ مسٹر بیسٹ ماضی میں بھی اسی دن اپنے مداحوں کو اسی نوعیت کے سرپرائزز دیتے رہے ہیں۔ حقیقت سامنے آنے پر جہاں کئی مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا، وہیں بعض صارفین نے اس اقدام کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے تنقید بھی کی کہ اس سے بلاوجہ تشویش پیدا ہوئی۔ اس کے باوجود یہ معاملہ سوشل میڈیا پر خاصی دیر تک موضوعِ بحث بنا رہا۔
علی ظفر نے میشا شفیع کے
پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی ہتکِ عزت کیس جیتنے کے بعد خاموشی توڑ دی ہے۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا کہ انصاف بالآخر ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف بالآخر ہو گیا ہے۔ مجھے کسی قسم کی فتح کا احساس نہیں، بلکہ صرف عاجزی اور شکرگزاری محسوس ہوتی ہے۔ میں کسی کے لیے دل میں کوئی منفی احساس نہیں رکھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تنازع نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ زندگی بلکہ ان کے خاندان پر بھی اثر انداز ہوا۔ علی ظفر نے بتایا کہ وہ شروع دن سے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے پُرعزم تھے۔ انہوں نے اللہ اور اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ ان کے مطابق انصاف کا حصول وقت لیتا ہے مگر بالآخر حق کی جیت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ باب اب بند ہو چکا ہے اور وہ دعا کرتے ہیں کہ سب آگے بڑھیں اور اپنے معاملات کو وقار اور امن کے ساتھ آگے لے جائیں۔ یاد رہے کہ یہ کیس میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات کے بعد شروع ہوا تھا، جس کے جواب میں علی ظفر نے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ لاہور کی مقامی عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا، جو 2018 میں شروع ہونے والی می ٹو مہم کے تناظر میں خاص طور پر ہائی پروفائل رہا۔ عدالت نے علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت دعوے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ میشا شفیع کا 19 اپریل 2018 کو علی ظفر کے خلاف کیا گیا ٹوئٹ ہتک آمیز، غلط اور جھوٹا ثابت ہوا۔ عدالت نے قرار دیا کہ میشا شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ مزید کہا گیا کہ درخواست گزار عزتِ نفس مجروح ہونے، شہرت کو نقصان پہنچنے اور ذہنی اذیت کا شکار ہونے پر ہرجانے کا حق دار ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کی جانب سے کیے گئے 100 کروڑ ہرجانے کے مطالبے کو منظور نہیں کیا جا سکتا، تاہم میشا شفیع کو علی ظفر کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ میشا شفیع سوشل میڈیا یا کسی بھی پلیٹ فارم پر دوبارہ علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد نہیں کریں گی۔ فیصلے کے مطابق سی پی سی ترمیمی رولز کے تحت ہتکِ عزت کے دعوے کو عملدرآمد کارروائی میں تبدیل کیا جاتا ہے، اور رقم کی وصولی کے لیے فریقین 4 مئی کو عدالت میں پیش ہوں گے۔ ہتکِ عزت کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جبکہ علی ظفر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا اور 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مقدمے میں مجموعی طور پر 283 پیشیاں ہوئیں، 20 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور سماعت کے دوران 8 سال میں 9 بار جج تبدیل ہوئے۔ بالآخر عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ سنایا۔ یہ کیس پاکستان میں می ٹو تحریک کی ایک نمایاں مثال کے طور پر سامنے آیا اور میڈیا میں طویل عرصے تک زیرِ بحث رہا۔ فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں بعض صارفین نے اسے انصاف کی جیت قرار دیا جبکہ کچھ حلقوں نے اس پر سوالات بھی اٹھائے۔
عماد عرفانی کا عمران خان
پاکستانی اداکار عماد عرفانی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اپنی شخصیت کے موازنے پر دلچسپ اور مثبت ردِعمل دیا ہے۔ عماد عرفانی نے حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد انہوں نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور بال بڑھانا شروع کیے۔ اس کے بعد وہ انگلینڈ روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے لارڈز میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے ایک چیریٹی فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔ اداکار کے مطابق جب ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو صارفین کی جانب سے ان کا موازنہ عمران خان سے کیا جانے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ موضوع بحث بن گیا۔ عماد عرفانی نے اس موازنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی شخصیت نہایت کرشماتی ہے، اور جب وہ کسی فریم میں موجود ہوں تو توجہ خود بخود انہی کی طرف مرکوز ہو جاتی ہے۔ ان کے مطابق یہ کیفیت کچھ اسی طرح کی ہوتی ہے جیسے بعض اداکار اپنی موجودگی سے ہی لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں، مثال کے طور پر امیتابھ بچن۔ سوشل میڈیا صارفین نے عماد عرفانی کے انداز اور شخصیت کو سراہتے ہوئے انہیں عمران خان کی بایوپک کے لیے موزوں قرار دیا، تاہم بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی شخصیت اپنی مثال آپ ہے اور ان کا حقیقی معنوں میں کوئی متبادل نہیں۔
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھاوے نے اپنی آنے والی فلم ‘دا ڈیول ویئرز پراڈا 2’ کی پروموشن کے دوران پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا۔ میکسیکو سٹی میں منعقد ایک تقریب کے دوران اداکارہ کو پاکستانی فیشن برانڈ وارپ (Warp) کا سیاہ رنگ کا “ٹوبلا” نامی بیگ اٹھائے دیکھا گیا۔ یہ بیگ اپنی منفرد ڈیزائن، نفاست اور جدید اسٹائل کے باعث خاصی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ این ہیتھاوے کو معروف اسٹائلسٹ ایرن والش نے اسٹائل کیا، جہاں انہوں نے اس بیگ کو ایک خوبصورت سیاہ لباس کے ساتھ کیری کیا، جس پر سنہری تفصیلات نمایاں تھیں۔ واضح رہے کہ یہ فلم 2006 کی کامیاب فلم دا ڈیول ویئرز پراڈا کا سیکوئل ہے، جس میں این ہیتھاوے کے ساتھ میریل اسٹریپ اور ایملی بلنٹ بھی اپنے یادگار کرداروں میں واپس نظر آئیں گی۔ قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ اس سے قبل بھی عالمی شخصیات، جن میں گلوکارہ ڈوجا کیٹ اور پاکستانی نژاد اداکارہ ایمان ویلانی شامل ہیں، وارپ کے ڈیزائنز کا انتخاب کر چکی ہیں۔ این ہیتھاوے کی جانب سے پاکستانی برانڈ کا انتخاب نہ صرف ملک کی فیشن انڈسٹری کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یہ پاکستانی تخلیقی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ایک اہم مثال بھی ہے۔
ہارورڈ میں پاکستان کا بڑا
ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی ایک اہم کانفرنس میں اداکارہ ماہرہ خان، عاصمہ شیرازی، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سمیت پاکستان کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق یہ کانفرنس 12 اپریل کو منعقد ہوگی، جس میں گورننس، معیشت، موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی سیشنز اور مکالمے ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ نہ صرف پاکستان کے موجودہ چیلنجز کو اجاگر کرے گا بلکہ ممکنہ حل اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔ کانفرنس میں سیاست، کاروبار، فن و ثقافت، میڈیا اور تعلیم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ نمایاں شرکاء میں ماہرہ خان، حنا ربانی کھر، گلوکارہ مومینا مستحسن، جاز کے سی ای او عامر ابراہیم، ڈیجیٹل کریئیٹر ردا علی اور معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین شامل ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس شمالی امریکا میں پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی نمایاں ترین تقریبات میں شمار ہوتی ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا اور مختلف شعبوں میں پیش رفت کے امکانات پر سنجیدہ گفتگو کو فروغ دینا ہے۔ تقریب کے دوران ثقافتی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جن میں قوالی نائٹ شامل ہے، جہاں سامی برادرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
صبور علی اور علی انصاری
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی علی انصاری اور صبور علی نے اپنی بیٹی سرینا کی پہلی سالگرہ نہایت سادہ مگر پُر محبت انداز میں منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس یادگار موقع کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں فیملی کو خوشگوار لحات میں جبکہ ننھی سرینا کو کھلونوں سے کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب میں شوبز سے وابستہ چند قریبی شخصیات نے بھی شرکت کی، جبکہ اداکارہ سجل علی کی موجودگی نے مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کی۔
خوشحال خان اور ماورا حسین
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور اداکار خوشحال خان کی نئی ڈرامہ سیریل ونٹر لو نے اپنے ابتدائی ٹیزر کے ساتھ ہی ناظرین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ہم ٹی وی کی جاری کردہ ٹیزر کا آغاز بارش کے ایک ڈرامائی منظر سے ہوتا ہے، جہاں ماورا حسین کو ایک گاڑی میں جذباتی کیفیت میں دکھایا گیا ہے، جبکہ خوشحال خان کا کردار شاعرانہ انداز میں مکالمہ ادا کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔ یہ منظر کہانی کے مرکزی موضوع ایک پیچیدہ اور گہری محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹیزر میں کہانی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے، جہاں خوشحال خان ایک بےفکر مگر جذباتی نوجوان کے کردار میں نظر آتے ہیں، جبکہ ماورا حسین ایک ایسے کردار کو نبھاتی دکھائی دیتی ہیں جو خوشی، الجھن اور دل شکستگی جیسے متضاد جذبات سے گزرتا ہے۔ ڈرامے کی کہانی بظاہر ایک ایسے رشتے کے گرد گھومتی ہے جو غلط فہمیوں اور جذباتی کشمکش کا شکار ہے۔ چند مناظر میں مرکزی کرداروں کے درمیان مکالمے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کہانی صرف محبت تک محدود نہیں بلکہ انسانی تعلقات کی پیچیدگیوں کو بھی اجاگر کرے گی۔ ڈرامے کی عکس بندی میں برف پوش پہاڑی مناظر اور قدرتی خوبصورتی کو نمایاں کیا گیا ہے، جو شہری زندگی کے پس منظر کے ساتھ ایک واضح تضاد پیدا کرتے ہیں اور کہانی میں بصری کشش کا اضافہ کرتے ہیں۔ ماورا حسین ماضی میں بھی اپنے مضبوط اور جذباتی کرداروں کے باعث شہرت حاصل کر چکی ہیں، جبکہ خوشحال خان نئی نسل کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جو اپنی فطری اداکاری سے تیزی سے پہچان بنا رہے ہیں۔ ڈرامہ ونٹر لو سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ نہ صرف ایک رومانوی کہانی پیش کرے گا بلکہ انسانی جذبات اور تعلقات کی گہرائی کو بھی حقیقت پسندانہ انداز میں سامنے لائے گا۔
عماد عرفانی کا عمران خان
پاکستانی اداکار عماد عرفانی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اپنی شخصیت کے موازنے پر دلچسپ اور مثبت ردِعمل دیا ہے۔ عماد عرفانی نے حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد انہوں نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور بال بڑھانا شروع کیے۔ اس کے بعد وہ انگلینڈ روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے لارڈز میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے ایک چیریٹی فوٹو شوٹ میں حصہ لیا۔ اداکار کے مطابق جب ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تو صارفین کی جانب سے ان کا موازنہ عمران خان سے کیا جانے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ موضوع بحث بن گیا۔ عماد عرفانی نے اس موازنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی شخصیت نہایت کرشماتی ہے، اور جب وہ کسی فریم میں موجود ہوں تو توجہ خود بخود انہی کی طرف مرکوز ہو جاتی ہے۔ ان کے مطابق یہ کیفیت کچھ اسی طرح کی ہوتی ہے جیسے بعض اداکار اپنی موجودگی سے ہی لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتے ہیں، مثال کے طور پر امیتابھ بچن۔ سوشل میڈیا صارفین نے عماد عرفانی کے انداز اور شخصیت کو سراہتے ہوئے انہیں عمران خان کی بایوپک کے لیے موزوں قرار دیا، تاہم بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی شخصیت اپنی مثال آپ ہے اور ان کا حقیقی معنوں میں کوئی متبادل نہیں۔
بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن
بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنی شادی سے متعلق لب کشائی کی ہے۔ کریتی سینن برطانیہ میں مقیم بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ ڈیٹنگ سے متعلق اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ سے ایک اینکر نے ان کی بہن کی شادی کا حوالے دے کر بات کی جس پر کریتی سینن قدرے ناراض نظر آئیں اور طنز کرتے ہوئے اینکر کو کہا کہ کیا آپ چاچی جی والے سوال پوچھ رہی ہیں کہ میری شادی کب ہو رہی ہے؟ زندگی میں شادی کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، مجھے نہیں پتا شادی کب کروں گی لیکن جب بھی صحیح وقت لگے گا تو میں شادی کر لوں گی اور مجھے شادی کیلئے کوئی جلدی نہیں ہے۔
حسن رحیم کا نیا گانا گلگت کی
پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار حسن رحیم نے اپنا نیا گانا “بے وجہ” گلگت کی جھلک کے ساتھ ریلیز کر دیا ہے۔ حسن رحیم کا یہ گانا جدائی اور ادھورے جذبات پر مبنی ایک پُرسوز نغمہ ہے۔ اس گانے میں شمالی پاکستان کی موسیقی کی جھلک نمایاں طور پر شامل ہے، جسے جدید انداز میں اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ یہ محبت میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں اور جذباتی فاصلے کی کیفیت کو خوبصورتی سے بیان کرتا ہے۔ گانے میں ایک منفرد پہلو شینا زبان کا شامل ہونا ہے، جو گلگت بلتستان میں بولی جاتی ہے، جبکہ باقی اشعار اردو کے ایک مخصوص ادبی انداز میں لکھے گئے ہیں، جس سے اسے ایک واضح ثقافتی اور لسانی تنوع حاصل ہوتا ہے۔ گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت کی کہ ویڈیو میں پیش کیا گیا پولو کا انداز روایتی بین الاقوامی طرز کا نہیں بلکہ فری اسٹائل پولو ہے، جو بغیر کسی رسمی قواعد اور ریفری کے کھیلا جاتا ہے اور شندور پولو فیسٹیول کے حوالے سے خاص شہرت رکھتا ہے۔ انہوں نے ناظرین کو اس کھیل کے بارے میں مزید جاننے اور اسے براہِ راست دیکھنے کی ترغیب بھی دی۔ گانے کے ساتھ جاری کی گئی ویڈیو بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی ہے، جس میں گھڑ سواری اور پولو کے مناظر کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ویڈیو میں حسن رحیم سفید لباس میں نمایاں نظر آتے ہیں اور سیاہ لباس پہنے افراد کے درمیان ایک منفرد بصری تضاد پیدا کرتے ہیں۔ پس منظر میں برف پوش پہاڑ اور گھوڑوں کی تیز رفتاری گانے کے جذباتی اثر کو مزید گہرا کرتی ہے۔ یاد رہے کہ حسن رحیم نے اپنی شادی کے موقع پر بھی اپنی ثقافتی جڑوں کو نمایاں انداز میں پیش کیا تھا۔ ان کی شادی کی تقریب میں روایتی انداز اور مقامی ثقافت کی جھلک واضح طور پر نظر آئی، جسے سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی ملی۔
زین ملک نے نئے البم میں
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے اپنے آنے والے نئے البم کوناکول (KONNAKOL) میں ایک خصوصی گانے کے ذریعے نصرت فتح علی خان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ زین ملک نے حالیہ ایک ویڈیو میں میزان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئے البم میں ایک گانے کا نام “نصرت” رکھا گیا ہے، جو عالمی شہرت یافتہ قوال نصرت فتح علی خان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ زین ملک کے مطابق البم کی تیاری کے دوران انہیں جنوبی ایشیائی موسیقی، بالخصوص نصرت فتح علی خان کے فن سے گہری اور متاثر کن رہنمائی حاصل ہوئی، جس کے باعث انہوں نے اس گانے کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا۔ البم کوناکول 17 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا، جس میں تجرباتی موسیقی کے ساتھ جنوبی ایشیائی موسیقی کے اثرات بھی نمایاں طور پر شامل ہوں گے۔ یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی آج بھی عالمی سطح پر فنکاروں کو متاثر کر رہی ہے اور ان کی میراث کو نئی نسل تک منتقل کر رہی ہے۔ زین ملک نے مزید بتایا کہ البم کی زیادہ تر موسیقی ان کی اپنی آواز پر مبنی ہے، جسے مختلف تہوں میں ترتیب دے کر تیار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق وہ اپنی آواز کو بطور موسیقی استعمال کرتے ہیں اور پھر اسی بنیاد پر گائیکی کرتے ہیں۔ البم کی پہلی میوزک ویڈیو “Sideways”، جو 27 مارچ کو جاری کی گئی، پہلے ہی آن لائن خاصی مقبول ہو چکی ہے۔ بڑھتی ہوئی توقعات کے ساتھ سامعین اس بات کے منتظر ہیں کہ زین ملک اپنے اس نئے پراجیکٹ میں تجرباتی آوازوں کو ذاتی اثرات کے ساتھ کس انداز میں پیش کرتے ہیں۔
لارا دتہ شوٹنگ کے دوران ڈوبتے
بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے اپنی ڈیبیو فلم “انداز” کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک خطرناک واقعے کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوبتے ڈوبتے بچ گئی تھیں۔ لارا دتہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ سمندر میں جاری تھی کہ اچانک تیز لہروں نے صورتحال کو بے قابو کر دیا۔ چونکہ انہیں تیرنا نہیں آتا تھا، اس لیے وہ پانی میں توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور لہروں کے ساتھ بہہ کر ڈوبنے لگیں۔ اداکارہ کے مطابق یہ لمحہ نہایت خوفناک تھا، کیونکہ وہ مکمل طور پر بے بس ہو چکی تھیں اور خود کو بچانے سے قاصر تھیں۔ اسی دوران ان کے ساتھی اداکار اکشے کمار نے فوری طور پر مدد فراہم کرتے ہوئے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا، جس سے ایک ممکنہ حادثہ ٹل گیا۔ واقعے کے بعد ان کی طبیعت متاثر ہوئی اور انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے باعث شوٹنگ کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔ لارا دتہ نے اس تجربے کو اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک نہایت ہولناک مرحلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے انہیں مشکل اور قدرتی ماحول میں شوٹنگ کے دوران احتیاط کی اہمیت کا احساس دلایا۔
اداکارہ کو ہراساں کرنے کے
جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے مشہور فلم ساز اور اداکار رنجیت بالاکرشنن کو ایک اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ نے شکایت درج کروائی کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران رنجیت نے انہیں بلا کر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، جن میں خواتین کی عزت پامال کرنے، جنسی حملہ، ناجائز قید اور فحش حرکات شامل ہیں۔ رنجیت کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا اور آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ رنجیت پر ایسے الزامات لگے ہوں۔ 2024 میں بھی ایک بنگالی اداکارہ نے ان پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد انہوں نے کیرالہ چلاچترا اکیڈمی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا تھا۔ رنجیت کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کریں گے تاہم کیس کی حساسیت اور عوامی توجہ کی وجہ سے قانونی کارروائیوں پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔
میشا شفیع کا عدالتی فیصلہ
لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے حق میں سیشن کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے سیشن کورٹ کے حالیہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ وکیل ثاقب جیلانی نے کہا کہ پہلے سیشن کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کی جائے گی۔ اور اس کا تفصیلی قانونی جائزہ لیا جائے گا۔ تمام قانونی نکات کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد فیصلے کے خلاف باقاعدہ اپیل دائر کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ کیس 2018 میں سامنے آنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد شروع ہوا تھا اور کئی برسوں تک عدالت میں زیر سماعت رہا۔
جو بول رہے ہیں ان کی
پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے اداکارہ دیدار کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ دیدار نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ ریشم پر منفی اور لوگوں کی زندگیاں خراب کرنے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم اب اداکارہ ریشم نے بھی ایک انٹرویو میں دیدار کا نام لیے بغیر انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ریشم سے لوگ کیوں جلتے ہیں؟ حال ہی میں آپ کے بارے میں کہا گیا کہ آپ زندگیاں خراب کرتی ہیں اور بہت منفی ہیں۔ اس کے جواب میں ریشم نے کہا کہ ان کو میرے لنگر سے مسئلہ ہے، جب ہم ایسا نہیں کررہے تو یہ کیوں کررہی ہے۔ ریشم نے مزید کہا کہ جو لوگ مجھے بول رہے تھے کہ یہ اسی لنگر میں نہ گر جائیں ، اس کی بھی اپنی کوئی پہچان نہیں ہے، 30 سالوں میں اس کی کوئی پہچان نہیں ہے۔
علی ظفر کا میشا شفیع
سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کا گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق میشا شفیع نےعلی ظفر پر جنسی ہراسانی سے متعلق 19 اپریل 2018 کو ٹوئٹ کیے، میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف کام کی جگہ ہراساں کرنے کے الزام پر صوبائی محتسب کو درخواست دی۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق علی ظفر نے تمام الزامات غلط قرار دیتے ہوئے ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا، میشا شفیع کے مطابق ہرجانے کا دعویٰ صوبائی محتسب سے درخواست واپس لینے کے لیے پریشر ڈالنے کے لیے کیا۔ عدالت کے مطابق میشا شفیع کا جنسی ہراساں کرنے کا الزام درست نہیں، میشا شفیع 50 لاکھ روپے علی ظفر کو بطور ہرجانہ ادا کریں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع جنسی ہراساں کرنے متعلق آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر بات نہیں کریں گی۔
معروف کامیڈین سہیل احمد نے
معروف کامیڈین سہیل احمد نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے بیان کی وضاحت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی تقریب میں گفتگو کے دوران کہے گئے ایک جملے کو وائر کیا جا رہا ہے جس میں میں یہ کہہ رہا ہوں’’پاپولیرٹی کوئی اتنی بڑی بات نہیں ،حسین بھی اتنے پاپولر تھے ،یزید بھی اتنے پاپولر ہیں ، یہ دوسری بات ہے کہ کون اچھے الفاظ میں یاد ہوتا ہے اور کون برے ‘‘۔اس تقریب میں میں بچو ں کو سمجھانے کے لیے یہ بات کر رہا تھا خدارا پاپولر ہونے کے لیے یزید کا راستہ استعمال نہ کریں، حسینی قافلے میں شامل ہیں ، ایسے کام کریں کے لوگ آپ کو اچھے لفظوں سے یاد کریں ،برے الفاظ سے یاد نہ کریں۔ سہیل احمد نے کہا کہ اس گفتگو کا چھوٹا سا فقرہ نکال کر وائرل کیا گیا اور اسے سیاست سے جوڑ کر مجھ پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسی حرکتیں ضرور کریں لیکن اس میں مذہب کا استعمال نہ کریں، خدا کے واسطے موت کو یاد رکھیں ،مذہب نہ استعمال کریں،آپ لوگ کیا کر رہے ہیں کس حد تک جا رہے ہیں۔
معروف بھارتی ریپر کی
معروف بھارتی ریپر ارپت بالا حیدرآباد میں اپنے کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کے بعد شدید تنقید اور بحث کا مرکز بن گئے ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 28 مارچ کو پیش آیا، جب بالا ایک بڑے اور پُرجوش مجمع کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ پرفارمنس کے دوران ایک تماشائی نے اسٹیج کی جانب خالی بوتل پھینکی، جس سے پروگرام میں خلل پیدا ہوا۔ اس غیر متوقع صورتحال کے باعث بالا کو اپنی پرفارمنس عارضی طور پر روکنا پڑی اور انہوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مجمع سے سوال کیا اور ذمہ دار شخص کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی ریپر نے ملزم کی شناخت کے بعد سخت ردِعمل دیتے ہوئے وہی بوتل واپس مجمع کی جانب اچھال دی اور ایک مداح کی سمت تھوکنے کی حرکت بھی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ان کے پروگراموں میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی عملے نے فوری مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ شخص کو مقام سے باہر منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد بالا نے حاضرین سے مختصر گفتگو کے بعد اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کر دی۔ اس واقعے کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متضاد ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ افراد نے فنکار کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے اسٹیج پر اشیاء پھینکنے کو خطرناک عمل قرار دیا، جبکہ دیگر نے ان کے ردِعمل کو غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب قرار دیا۔
طلاق کے معاملے پر سمیع رشید
سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید کے درمیان طلاق کا معاملہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سحر حیات کے طلاق سے متعلق بعض تلخ انکشافات کے بعد سمیع رشید نے ان الزامات کے جواب میں اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے واقعے کی مختلف وضاحت بیان کی ہے۔ ان کے مطابق دونوں کے درمیان علیحدگی کی بنیادی وجہ ایک معمولی اختلاف تھا جو ان کی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پیش آیا۔ سمیع رشید کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران ان کے والدین اپنی پوتی کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے تھے، تاہم سحر حیات نے اس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسٹیج سے ہٹانے کا کہا۔ ان کے مطابق اسی معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو وقت کے ساتھ شدت اختیار کر گئی۔ سمیع رشید کے مطابق یہ اختلافات بڑھتے بڑھتے علیحدگی تک جا پہنچے اور بالآخر معاملہ طلاق پر منتج ہوا۔ انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ اسی صورتحال کے پیش نظر سحر حیات نے خلع کے لیے درخواست دائر کی۔ تاہم سحر حیات نے ان دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی پوزیشن واضح کی اور نجی معاملات کو عوامی بحث بنانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ سحر حیات کا کہنا تھا کہ وہ اور سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں، لیکن وہ ہمیشہ اپنی بیٹی کے والد رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو دونوں والدین کی عزت کرنا سکھائیں گی اور ملاقات کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معاملات ذاتی خواہشات کے بجائے قانون کے مطابق طے کیے جائیں گے اور لوگوں سے اپیل کی کہ اس حساس مسئلے پر مزید قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ یاد رہے کہ سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی 2022 میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ ہوئی تھی اور 2024 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، تاہم کچھ عرصے بعد اختلافات شدت اختیار کر گئے اور بالآخر دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔
بھارتی اداکار بومن ایرانی کی
بالی ووڈ کے معروف اداکار بومن ایرانی کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ امن مذاکرات سے متعلق ایک طنزیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ بومن ایرانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے نام میں “ایرانی” ہونے کے باعث ٹرمپ کے ایران کے ساتھ مذاکرات کو اپنے ساتھ اور دیگر ان افراد کے ساتھ جوڑا جن کے نام میں میں ایرانی شامل ہے، اور کہا کہ یہ سب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ اداکار نے کہا کہ چونکہ ٹرمپ ایرانیوں کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں، اس لیے وہ بھی اس مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم، انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ واشنگٹن نہیں آ سکتے، اس لیے ٹرمپ اور ان کے وفد کو ان کے گھر آنا ہوگا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مہمانوں کی خاطر تواضع کریں گے، تاہم سہولت کے لیے وفد اپنے ساتھ ایک بڑا گیس سلنڈر بھی لے آئے۔
فضا علی کی شوہر کے کپڑوں
پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی اپنے شوہر کے کپڑوں میں تصاویر شیئر کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ فضا علی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے کپڑے پہنے ہوئے چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آج صرف ایک شو نہیں تھا، میری زندگی کا ایک احساس تھا، آج میں نے ان کا سوٹ پہنا، تاکہ ان کی محبت اور ساتھ کو محسوس کر سکوں ۔ انہوں نے میزید لکھا کہ میں نے زندگی کو دوبارہ چُنا، اور محبت کو دوبارہ اپنایا۔ یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے لگیں۔ سوشل میڈیا پر ان تصاویر پر مختلف نوعیت کے ردِعمل سامنے آئے۔ متعدد صارفین نے اسے مزاحیہ اور دلچسپ قرار دیتے ہوئے مثبت تبصرے کیے اور جوڑے کے حسِ مزاح کو سراہا، جبکہ کچھ افراد نے اسے حیران کن اور غیر متوقع انداز قرار دیا۔ واضح رہے کہ فضا علی نے حال ہی میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں اعجاز خان سے دوسری شادی کی۔ تصاویر میں دونوں نے سیاہ رنگ کے لباس پہن رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ کی اس سے قبل فواد فاروق سے 2007 میں شادی ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی فرال ہے۔
پاکستان میں بھارتی موسیقی
گلوکار ساحر علی بگا نے پاکستان میں بھارتی موسیقی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی گانوں پر پابندی لگانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ گلوکار نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی چھوٹی سی بات بھی ہوتی ہے تو بھارت ہم پر پابندیاں لگا دیتا ہے، مثال کے طور پر ہمارا اسپوٹی فائے( میوزنک چینل) پر بھارت میں پابندی ہے لیکن پاکستان میں بھارتی گانے چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے گانوں پر بھارت میں پابندی لگی ہے تو پاکستان میں بھی بھارتی گانوں پر پابندی ہونی چاہیے، اپنی میوزک انڈسٹری کو عزت دینی چاہیے۔ گلوکار نے مزید کہا کہ شروعات بھارت نے کی تھی تو ہماری عوام اور حکومت کو ہمارا ساتھ دیناچاہیے۔
علی ظفر ہتک عزت کا
سیشن کورٹ لاہور نےگلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانےکا حکم دے دیا۔ علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔ عدالت نے میشا شفیع کو ہراسانی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے بھی روک دیا۔ خیال رہےکہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائدکیا تھا۔ علی ظفر نے 2018 میں میشا شفیع کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔ کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کیےگئے اور 284 پیشیاں ہوئیں، اس دوران 9 ججز کے تبادلے ہوئے۔
عاطف اسلم کا شادی کی 13
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی شادی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ سارہ بھروانہ کے لیے محبت بھرا پیغام اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ 13 سال پہلے یہی وہ تھیں جنہوں نے دوسری تمام لڑکیوں کے دل توڑ دیے، لیکن آج کے دن انہوں نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے خوشیوں سے بھر دیا تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک کا ہر لمحہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت باب ہے، الحمدللہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کبھی اندازہ نہیں تھا کہ محبت اتنی طاقتور ہو سکتی ہے، جب تک میں نے آپ کو نہیں پایا تھا۔ سالگرہ مبارک میری محبت۔ گلوکار نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی چند خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں دونوں کے ایک ساتھ گزارے گئے یادگار اور خوشگوار لمحات نمایاں تھے۔ ان تصاویر میں ان کی باہمی محبت، قربت اور ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط رشتے کی جھلک واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، جہاں سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے مضبوط اور خوشگوار رشتے کو سراہا۔ مختلف صارفین نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں بھی کیں۔ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ نے 2012ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی مشترکہ زندگی کا آغاز کیا۔ اس خوشگوار ازدواجی رشتے کے دوران اللہ تعالیٰ نے انہیں دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی نعمت سے نوازا۔
جویریہ سعود نے یمنیٰ زیدی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے اداکارہ یمنیٰ زیدی سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جویریہ سعود نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران یمنیٰ زیدی کے حوالے سے ایک ایسا تبصرہ کیا جسے متعدد ناظرین نے نامناسب اور طنزیہ قرار دیا۔ یہ معاملہ بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں صارفین اور شوبز حلقوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے۔ اس صورتحال پر یمنیٰ زیدی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جس تصویر کا حوالہ دیا گیا وہ ان سے متعلق نہیں تھی، اور میزبانوں کو پروگرام میں پیش کیے جانے والے مواد کی درستگی کو یقینی بنانا چاہیے۔ تاہم انہوں نے اس معاملے کو مزید طول دینے سے گریز کیا۔ دوسری جانب اداکارہ مایا علی نے بھی انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے فنکاروں کے احترام پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر فنکار اپنی محنت اور لگن کے ذریعے اس مقام تک پہنچتا ہے، لہٰذا ان کی پیشہ ورانہ خدمات کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ایسے بیانات شوبز انڈسٹری میں منفی رویوں کی عکاسی کرتے ہیں، جن سے گریز ضروری ہے۔ بعدازاں جویریہ سعود نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کنفیوژن اور غلط معلومات کے باعث ٹیم نے سوشل میڈیا پر موجود ایک تصویر کو بغیر تصدیق کے استعمال کیا، جس پر وہ دل سے افسوس کا اظہار کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمنیٰ زیدی ان کے لیے ہمیشہ قابلِ احترام رہی ہیں اور ان کے کام کے حوالے سے ان کے دل میں بے حد محبت اور قدر موجود ہے۔ جویریہ سعود نے وضاحت کی کہ عمر سے متعلق ان کا تبصرہ غلط فہمی کا شکار ہوا، کیونکہ ان کی بات کسی مخصوص فرد کے بارے میں نہیں بلکہ ایک عمومی رائے تھی۔
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سونم کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں آج 29 مارچ 2026 کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ ہماری فیملی بڑی ہوگئی ہے اور بیٹے کی آمد سے ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں بڑے ہوگئے ہیں۔ سونم نے مزید لکھا کہ وایو اپنے چھوٹے بھائی کا استقبال کرنے پر بہت خوش ہے اور ہم اس قیمتی نئی زندگی کی آمد سے بہت خوش ہیں جس نے ہمارے گھر کو خوشی اور وقار سے بھر دیا ہے، ہم اس نئے خوبصورت باب کے آغاز پر شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ سونم کپور نے آنند آہوجا کے ساتھ مئی 2018 میں شادی کی تھی، اگست 2022 میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑی نے اپنے پہلے بیٹے کا نام ’وایو‘ رکھا تھا۔
فلم ’بلھا‘ کی کامیابی کا سفر
اداکار شان شاہد کی ایکشن فلم بلھا کی کامیابی کا سفر جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔ دوسرے ہفتے میں بھی سنیما گھروں میں فلم بینوں کا رش دیکھا گیا۔ فلم کے میکرز کا کہنا ہے کہ بلھا کو زبردست رسپانس مل رہا ہے، امید ہے فلم آئندہ دنوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
بہن کے منی لانڈرنگ کیس
معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی سے منسوب منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے اپنے نام کے ذکر پر وضاحت دیتے ہوئے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ اداکار نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ حالیہ خبروں میں میرا نام غلط طور پر زیرِ بحث کیس کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے، جو حقیقت کے منافی ہے۔ حمزہ علی عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے بہن کے پیشہ ورانہ اور قانونی امور ان سے بالکل جدا ہیں۔ اداکار نے اپنی بہن کو ایک قابل اور پیشہ ور شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور بھائی وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں اپنی بہن کی دیانتداری پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ متعلقہ ادارے انصاف کو یقینی بنائیں گے اور سچ سامنے آئے گا۔ حمزہ علی عباسی نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ انہیں اس کیس سے متعلق سوالات کا حصہ نہ بنایا جائے کیونکہ وہ اس معاملے میں کوئی فریق نہیں ہیں، اور اگر مستقبل میں ان کا نام دوبارہ اس کیس کے ساتھ جوڑا گیا تو وہ قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
ثانیہ اشفاق کے سنگین الزامات،
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی ذاتی زندگی ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جہاں ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق اور موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ کے درمیان الزامات اور جوابی بیانات کا تبادلہ سامنے آیا ہے۔ ثانیہ اشفاق نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے تیسرے بچے کی امید کے دوران عماد وسیم اور نائلہ راجہ کے درمیان تعلقات شروع ہوئے، جس کے بعد دونوں نے شادی کی اور ان کی طلاق واقع ہوئی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عماد وسیم نے اپنے نومولود بیٹے سے اب تک ملاقات نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ماضی میں عماد وسیم کی جانب سے ان کے ایک بچے کے اسقاط حمل کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور اس دوران بھی وہ مبینہ طور پر بے وفائی کا شکار ہوئیں۔ ثانیہ اشفاق کے مطابق وہ اس وقت اپنے تین بچوں کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں۔ دوسری جانب، نائلہ راجہ نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی کو بچوں سے دور کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور بچوں سے متعلق معاملات مکمل طور پر ان کے والد کے دائرہ اختیار میں ہیں۔ انہوں نے ثانیہ اشفاق سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا پر اس نوعیت کے بیانات دینے کے بجائے اپنی نجی زندگی پر توجہ دیں۔ اس کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنی زندگی میں مداخلت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا اور انہیں اپنے کردار پر غور کرنے کی تلقین کی۔ ان کے مطابق اگر نائلہ ان کی زندگی میں شامل نہ ہوتیں تو صورتحال مختلف اور پرسکون ہو سکتی تھی۔ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء اور ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
امریکہ میں نیٹ فلکس کے
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے امریکہ میں اپنے تمام سبسکرپشن پلانز کی ماہانہ فیس بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تازہ قیمتوں کے مطابق ہر درجے کے پلان میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے نرخوں کے تحت ایڈ سپورٹڈ پلان کی قیمت بڑھ کر ماہانہ $8.99 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ $7.99 تھی۔ اسی طرح اسٹینڈرڈ پلان کی فیس $17.99 سے بڑھا کر $19.99 ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ پریمیم پلان بھی مہنگا کر دیا گیا ہے اور اب اس کی قیمت $26.99 ماہانہ ہو گئی ہے، جو پہلے $24.99 تھی۔ مزید برآں، اکاؤنٹ میں اضافی ممبر شامل کرنے کے لیے بھی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایڈ-سپورٹڈ پلان کے تحت اضافی ممبر کی فیس $7.99 ماہانہ جبکہ ایڈ-فری پلان میں یہ فیس $9.99 ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ بہتر سروسز، نئے فیچرز اور معیاری مواد کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نیٹ فلکس گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی پالیسیوں اور مواد میں مسلسل توسیع کر رہا ہے، جس میں نئے فارمیٹس اور متنوع انٹرٹینمنٹ آپشنز شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام سے کمپنی کی فی صارف آمدنی میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ یہ اضافہ عالمی سطح پر اسٹریمنگ مارکیٹ میں نیٹ فلکس کی مسابقتی پوزیشن کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔
آغا علی کا دوسری شادی کے
پاکستانی اداکار آغا علی نے دوبارہ شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں فیصلہ زندگی کے حالات اور قدرتی ترتیب کے مطابق ہی ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر زندگی میں دوبارہ شادی کا موقع ملا تو وہ اسے ایک نئے تجربے کے طور پر اپنائیں گے اور کوشش کریں گے کہ زندگی کو مزید بہتر انداز میں گزاریں، ساتھ ہی خوبصورت یادیں بنانے اور تجربات سے سیکھنے پر توجہ دیں۔ آغا علی نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک شادی ایک اہم اور سنجیدہ مرحلہ ہے، جو اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب یہ اللہ کی مرضی سے مقدر میں ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک رشتے میں باہمی ہم آہنگی اور ساتھ مل کر زندگی کے لمحات کو بھرپور انداز میں جینا انتہائی اہم ہوتا ہے، تاکہ تعلق مضبوط اور دیرپا رہے۔ ان کے اس مؤقف کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کے جواب کو سادگی اور حقیقت پسندی کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران نافذ لاک ڈاؤن کے دنوں میں شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ برقرار نہ رہ سکا اور دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔
مقابلۂ حسن کے دوران امیدوار
تھائی لینڈ کے معروف مقابلۂ حسن ’مس گرینڈ تھائی لینڈ‘ میں تقریر کے دوران امیدوار کے نقلی دانت اسٹیج پر گرگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایونٹ میں پیش آنے والے اس غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ امیدوار نے نہایت مہارت اور اعتماد کے ساتھ صورتحال کو سنبھال لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقابلے میں شریک امیدوار کمولوان چاناگو (Kamolwan Chanago) ابتدائی مرحلے میں اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے ڈینٹل وینیئرز اچانک نکل گئے جس سے چند لمحوں کے لیے اسٹیج پر خلل پیدا ہوا۔ یہ منظر ججز اور وہاں موجود ناظرین کے سامنے پیش آیا تاہم کمولوان چاناگو گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے پُرسکون رہیں اور چند لمحوں کے لیے مڑیں، اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور دوبارہ اعتماد کے ساتھ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔ امیدوار کے اس پُراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ بعدازاں انہوں نے ایوننگ گاؤن میں پوز دیتے ہوئے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، گویا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں صارفین نے ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہا۔ یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے دوران پیش آیااورفاتح کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔ جیتنے والی امیدوار مس گرینڈ انٹرنینشل 2026 میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کریں گی جو بھارت میں منعقد ہوگا۔
بالی وڈ اداکارہ صبا آزاد کی
بھارتی اداکارہ صبا آزاد خطرناک انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صبا آزاد انفیکشن Cyclospora cayetanensis میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے بتایا اور ساتھ ہی انہوں نے اسپتال سے اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کے دوست ریتھک روشن ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس بیماری کی وجہ سے ان کا دو ہفتوں میں 4 کلو گرام وزن کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھر کا کھانا کھانے کو ترجیح دیتی ہیں اور ہر جگہ اپنا پانی ساتھ لے کر جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے مداحوں کو سبزیاں اور پھلوں کو اچھی طرح دھو کر کھانے کا مشورہ دیا۔
30 سالہ بھارتی اداکارہ
بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ و ماڈل ہرشل کالیا جے پور میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پیر کی رات 11 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب ہرشل کالیا کام سے واپس گھر جا رہی تھیں، اس دوران اِن کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے اُلٹ گئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اداکارہ کی گاڑی تیزی سے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جا گری، مقامی افراد نے فوری طور پر گاڑی سیدھی کرکے اداکارہ کو باہر نکالا اور نجی اسپتال منتقل کیا تاہم سر کی شدید چوٹوں کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے، حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہرشل کالیا ویب سیریز ’کرائم نیکسٹ ڈور‘ میں کام کر چکی ہیں، وہ ایک نیوز چینل میں اینکر بھی رہیں اور متعدد راجستھانی گانوں میں مرکزی کردار ادا کیا جب کہ حالیہ دنوں میں وہ ماڈلنگ کے شعبے میں سرگرم تھیں۔
مقابلۂ حسن کے دوران امیدوار
تھائی لینڈ کے معروف مقابلۂ حسن ’مس گرینڈ تھائی لینڈ‘ میں تقریر کے دوران امیدوار کے نقلی دانت اسٹیج پر گرگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایونٹ میں پیش آنے والے اس غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی لیکن دلچسپ بات یہ تھی کہ امیدوار نے نہایت مہارت اور اعتماد کے ساتھ صورتحال کو سنبھال لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقابلے میں شریک امیدوار کمولوان چاناگو (Kamolwan Chanago) ابتدائی مرحلے میں اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے ڈینٹل وینیئرز اچانک نکل گئے جس سے چند لمحوں کے لیے اسٹیج پر خلل پیدا ہوا۔ یہ منظر ججز اور وہاں موجود ناظرین کے سامنے پیش آیا تاہم کمولوان چاناگو گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے پُرسکون رہیں اور چند لمحوں کے لیے مڑیں، اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور دوبارہ اعتماد کے ساتھ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔ امیدوار کے اس پُراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ بعدازاں انہوں نے ایوننگ گاؤن میں پوز دیتے ہوئے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، گویا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں صارفین نے ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہا۔ یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے دوران پیش آیااورفاتح کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔ جیتنے والی امیدوار مس گرینڈ انٹرنینشل 2026 میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کریں گی جو بھارت میں منعقد ہوگا۔
اداکارہ ریشم نے شادی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوف ہے کہ کوئی شخص محض شہرت کے لیے مجھ سے شادی نہ کرے۔ ریشم نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے محنت کے ساتھ ایک خودمختار زندگی گزار رہی ہیں، تاہم ان کی زندگی میں تاحال شادی کا مرحلہ نہیں آ سکا۔ انہوں نے موجودہ دور میں رشتوں کے عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل شادی جیسے مضبوط بندھن بھی زیادہ دیر قائم نہیں رہتے، جو ایک قابلِ غور مسئلہ ہے۔ ریشم نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے شریکِ حیات کی تلاش میں ہیں جو نہ صرف ایک اچھا انسان ہو بلکہ ان کے فلاحی کاموں میں بھی ان کا ساتھ دے۔ ان کے مطابق وہ سماجی خدمات، خصوصاً لنگر اور دیگر فلاحی سرگرمیوں میں سرگرم ہیں، اور چاہتی ہیں کہ ان کا جیون ساتھی بھی اس مشن کا حصہ بنے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں وقتی شہرت کے لیے تعلقات قائم کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے، جس کے باعث وہ کسی بھی رشتے کے معاملے میں محتاط رویہ اختیار کرتی ہیں۔
حمزہ علی عباسی اور اہلیہ
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے شادی کے عمل کو جدید اور محفوظ بنانے کے لیے ایک نئی رشتہ ایپ متعارف کرا دی ہے۔ انسٹاگرام پر ویڈیو کے ذریعے انہوں نے اس ایپ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایپ خاص طور پر اُن افراد کے لیے تیار کی گئی ہے جو اسلامی اقدار کے مطابق اپنی زندگی کے ساتھی کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کے مطابق یہ ایپ روایتی رشتہ تلاش کرنے کے طریقوں سے مختلف ہے، کیونکہ اس میں نہ صرف ڈیجیٹل میچ میکنگ کی سہولت موجود ہے بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں اس کے زمینی دفاتر بھی قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت یہ دفاتر برطانیہ، ناروے، پیرس، ڈنمارک اور لاہور میں فعال ہیں، جبکہ مستقبل میں کراچی، شمالی امریکہ اور مشرقِ وسطیٰ میں بھی دفاتر قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف رشتہ تلاش کرنے تک محدود نہیں بلکہ شادی سے قبل اور بعد کے مشاورتی سیشنز بھی فراہم کرتی ہے، تاکہ جوڑے ممکنہ چیلنجز کا مؤثر اور محفوظ حل تلاش کر سکیں۔ حمزہ علی عباسی نے مزید بتایا کہ ایپ میں تفصیلی بایو ڈیٹا سسٹم موجود ہے، جس کے تحت مقامی نمائندے فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کرتے ہیں۔ ساتھ ہی، ماہرِ نفسیات اور تھیراپسٹس بھی موجود ہیں جو شادی کے دوران یا بعد میں پیش آنے والے مسائل میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس ایپ کو ایک جامع، محفوظ اور قابلِ اعتماد حل قرار دیا جو شادی کے ہر مرحلے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور دونوں پر دستیاب ہے۔
اداکارہ ہانڈے ارچل سمیت
ترکی میں منشیات کے خلاف جاری سخت کارروائی کے سلسلے میں ترک ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہانڈے ارچل سمیت شوبز، کھیل اور کاروباری شعبوں سے وابستہ متعدد معروف شخصیات کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے منشیات کیس کے ضمن میں مجموعی طور پر 16 افراد کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ
پاکستانی سوشل میڈیا کے معروف وی لاگرز ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازعہ اب نئی شدت اختیار کر گیا ہے اور آن لائن کمیونٹی میں زبردست توجہ کا سبب بن چکا ہے۔ ذوالقرنین سکندر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں رجب بٹ پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ اپنی زندگی اور مالی حیثیت کے حوالے سے حقیقت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، رجب بٹ کی دکھائی جانے والی طرزِ زندگی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی اور اس میں واضح مبالغہ آرائی شامل ہے۔ ذوالقرنین نے مزید کہا کہ ماضی میں انہوں نے رجب بٹ کی ذاتی معاملات میں مدد کی، لیکن اب وہ خود کو دھوکہ خوردہ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ کچھ حقائق ایسے ہیں جو منظرِ عام پر آنے کے بعد صورتحال کو مزید واضح کر دیں گے۔ دوسری جانب، رجب بٹ نے بھی اس معاملے پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا اور ذوالقرنین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنا دفاع کیا۔ دونوں کے درمیان یہ لفظی کشمکش سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے متضاد آراء سامنے آ رہی ہیں۔
ہیری پوٹر سیریز کا پہلا آفیشل
دنیا بھر میں مقبول جادوئی فینٹسی سیریز “ہیری پوٹر” کی نئی ٹی وی سیریز کا پہلا آفیشل ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے شائقین میں دوبارہ جوش و خروش بیدار کر دیا ہے۔ اس نئی سیریز کا عنوان ’ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز اسٹون‘ رکھا گیا ہے، جو جے کے رولنگ کے پہلے ناول پر مبنی ہے اور اسے آٹھ اقساط پر مشتمل پہلے سیزن کے طور پر ایچ بی او پر دکھایا جائے گا۔ ’ایچ بی او میکس یوکے‘ لانچ ایونٹ کے دوران ایچ بی او نے اعلان کیا ہے کہ یہ ٹی وی ایڈاپٹیشن کرسمس 2026 کو پوری دنیا میں ریلیز ہوگی، اور اسے ایچ بی او اور ایچ بی او میکس پر اسٹریمنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اوّلین ٹیزر میں ہیری، ہرمیون اور رون سمیت مشہور کرداروں کے ابتدائی مناظرات دکھائے گئے ہیں، جو ہاگ وارٹس اسکول آف وچ کرافٹ اینڈ وزارڈری میں داخلے کے وقت شروع ہونے والی داستان کی جھلکیاں پیش کرتے ہیں۔ ٹریلر کا آغاز ہیری پوٹر کی مشکل اور تنہا زندگی سے ہوتا ہے، جہاں وہ عام دنیا میں نظر انداز اور اسکول میں تنگ کیے جانے کا شکار دکھائی دیتا ہے۔ کہانی ایک اہم موڑ لیتی ہے جب اسے ہاگ وارٹس اسکول آف وچ کرافٹ اینڈ وزارڈری میں داخلے کا خط موصول ہوتا ہے، جو اس کی زندگی کا رخ مکمل طور پر بدل دیتا ہے۔ کہانی کے مطابق، ہیری پوٹر بظاہر ایک عام بچہ ہوتا ہے، لیکن اپنی 11ویں سالگرہ پر ملنے والا یہ خط اسے جادو، دوستی اور مہمات سے بھرپور ایک نئی دنیا میں داخل کر دیتا ہے۔ تاہم، اس نئی زندگی کے ساتھ اسے ایک خطرناک دشمن کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، جو کہانی کو مزید سنسنی خیز بنا دیتا ہے۔ اگرچہ اس سیریز کے اعلان اور ٹیزر نے شائقین میں جوش پیدا کیا ہے، تاہم ابتدائی ردعمل میں کچھ ناقدین نے اسے اصل فلمی سیریز کے مقابلے میں کم متاثر کن قرار دیا ہے۔ اس کے باوجود، یہ پراجیکٹ ایک نئی نسل کے لیے ہیری پوٹر کی جادوئی دنیا کو ازسرِ نو متعارف کروانے کی اہم کوشش سمجھا جا رہا ہے۔
شائستہ لودھی کی عید تصاویر
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی کی جانب سے عید کے موقع پر شیئر کی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں ان کے شوہر کی غیر موجودگی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے تین بچوں کے ہمراہ عید کی خوشیوں پر مبنی چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ تصاویر میں خاندانی ماحول اور عید کی خوشی واضح طور پر جھلک رہی ہے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں شائستہ لودھی نے لکھا کہ ان لمحات کو تھوڑا اور تھامے رکھنا، عید کی یادیں، خاندانی لمحے، تہوار کی خوشیاں، candid لمحات، ایک ساتھ وقت گزارنا، تقریبات، خوشیوں بھرے لمحے، گرمجوش یادیں، محبت اور ہنسی، عید کی یادیں دوبارہ۔ تاہم، ان تصاویر میں ان کے شوہر کی غیر موجودگی صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف سوالات اور قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں۔
بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہرشل
30 سالہ بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا خوفناک ٹریفک حادثے میں چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پیر کی رات 11 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب ہرشل کالیا کام سے واپس گھر جا رہی تھیں، اس دوران اِن کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی گاڑی تیزی سے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور قلابازیاں کھاتے ہوئے دور جا گری، مقامی افراد نے فوری طور پر گاڑی سیدھی کر کے اداکارہ کو باہر نکالا اور نجی اسپتال منتقل کیا تاہم شدید سر کی چوٹوں کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے، حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے ہرشل کالیا ایک نیوز چینل میں اینکر بھی رہیں اور متعدد راجستھانی گانوں میں مرکزی کردار ادا کیا، حالیہ دنوں میں وہ ماڈلنگ کے شعبے میں سرگرم تھیں۔ان کے انتقال پر بھارتی شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی
شہرت کی خاطر اغوا کا ڈرامہ
برازیل: موننیکی فراگا نامی 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کو اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ اقدام مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر شہرت اور فالوورز بڑھانے کے لیے کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس حکام نے سوشل میڈیا انفلوئنسر موننیکی فراگا کو حراست میں لیا۔ موننیکی فراگا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دعویٰ کیا تھا کہ اسے اور اس کے شوہر لوکاس فراگا کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ جاری کی گئی ایک ویڈیو میں فراگا نے روتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں ایگاراسو میں اپنے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔ اور جنگل میں لے جا کر کئی گھنٹوں تک یرغمال بنایا گیا۔ اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اغوا کاروں نے 100 ہزار برازیلین ریئل تاوان طلب کیا اور اس کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم بعد ازاں ہونے والی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مبینہ اغوا دراصل ایک منظم منصوبہ تھا۔ تفتیشی افسران کے مطابق شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ فراگا اس منصوبے سے نہ صرف آگاہ تھی بلکہ اس نے مبینہ ملزمان کے ساتھ پیشگی منصوبہ بندی بھی کی اور واقعے کے بعد ان سے رابطے میں رہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں کم از کم 3 افراد ملوث تھے۔ جن میں سے ایک پہلے ہی کسی اور مقدمے میں جیل میں ہے جبکہ دوسرا ہلاک ہو چکا ہے۔ تیسرے مشتبہ شخص کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق فراگا کا شوہر اس منصوبے سے مکمل طور پر بے خبر تھا اور وہ واقعے کو حقیقی اغوا ہی سمجھتا رہا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے
ممبئی، بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ای اے راجندرن 71 برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ چند ماہ سے علیل تھے اور جمعرات کے روز خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی آخری رسومات جمعہ کو ان کے آبائی علاقے تری تھلور میں ادا کی جائیں گی۔ ای اے راجندرن کا تعلق ایک معروف فنکار گھرانے سے تھا، وہ اداکار موکیش کے بہنوئی اور معروف تھیٹر ڈائریکٹر او مادھون کے داماد تھے۔ انہوں نے او مادھون کی بیٹی اور موکیش کی بہن سندھیا سے شادی کی اور کولم میں سکونت اختیار کی۔
ریشم لوگوں کی زندگیاں
اداکارہ دیدار نے نامور اداکارہ ریشم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریشم لوگوں کی زندگیاں خراب کرتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ دیدار نے ایک نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے عید کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ اداکارہ سے میزبان کی جانب سے ساتھی اداکارہ نرگس اور ریشم سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں دیدار نے کہا کہ اداکارہ نرگس ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن منفی انداز میں۔ انہوں نے نامور اور سینئر اداکارہ ریشم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ریشم بہت اچھی اداکار ہیں، وہ منفی چیزوں کو پیش کرنے میں بہترین ہیں، ریشم نے بہت سی زندگیوں کو خراب کیا ہے، وہ حقیقی زندگی میں بہت منفی ہیں۔ ریشم کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیدار کا کہنا تھا کہ ان کے کھانا پکانے اور خیراتی کام کے بارے میں جانتی ہوں، مجھے ڈر ہے کہ ایک دن وہ اس کھانے میں نہ گر جائیں جو وہ دوسروں کے لیے بناتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا ریشم کے ساتھ ذاتی تجربہ ہے، وہ سالوں تک میری دوست رہ چکی ہیں اسی لیے میں بتارہی ہوں اور ان کے موجودہ دوستوں کو خبردار کر رہی ہوں کہ وہ اس سے ہوشیار رہیں اور بچ کررہیں۔
ماہرہ خان کا کرش کون ہے
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اپنے کرش سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔ ماہرہ خان سے ٹاک شو کے سوال و جواب کے سیشن میں ایک شخص نے پوچھا کہ آپ پورے پاکستان کی کرش ہیں، لیکن آپ کا کرش کون ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر ہی ان کا کرش ہیں۔
ثروت گیلانی کا سسر کی
پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی حال ہی میں اپنے سسر کی بیماری کے دوران خوش مزاج رویہ اختیار کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ثروت گیلانی نے ایک فلم کے پریمیئر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ان کے سسر کی صحت تشویشناک ہے اور وہ آئی سی یو میں ہیں۔ تاہم، انہوں نے دوستوں اور ساتھیوں کی حمایت کے لیے تقریب میں شرکت کی۔
راحت فتح علی خان اور بیٹے
لندن میں بین الاقوامی سطح پر معروف قوال اور صوفی موسیقار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، تقریب کا انعقاد برطانوی پارلیمنٹ میں کیا گیا، جہاں متعدد اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی اور راحت فتح علی خان اور شاہ زمان کی شاندار کارکردگی اور موسیقی میں نمایاں خدمات کو سراہا۔ اس پروگرام کا اہتمام معروف پاکستانی‑بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا۔ اعزاز کی تقریب سے قبل راحت فتح علی اور شاہ زمان نے لندن کے تاریخی رائل البرٹ ہال میں پرفارمنس دی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور شاندار داد سے نوازا۔ اس موقع پر گلوکار نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں یہ اعزاز ان کے لیے ایک بہت بڑی عزت ہے اور یہ والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ایک نیا بنگالی سنگل بھی ریلیز کرنے والے ہیں، جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اعزاز راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے کے بین الاقوامی موسیقی سفر میں ایک اور سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا ثبوت ہے۔
عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھے
سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہےکہ عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھے لہٰذا وہ انہیں سیاسی ہیرو نہیں کہہ سکتے۔ حال ہی میں ایک شو کے دوران سہیل احمد نے کہا کہ عمران خان ہیرو ہیں، اس بات سے کون مکر سکتا ہے؟ ن لیگ کے قائد ہوں یا بے شک پیپلز پارٹی کے قائد ہوں، اس بات سے کون اختلاف کرسکتا ہے کہ عمران خان قومی ہیرو ہیں؟ نہوں نے کہا کہ ہیرو تو ہیرو رہتا ہے اور اب وہ کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔ سہیل احمد نے کہا مجھے وہ (عمران خان) بڑا پیارا لگتا تھا لیکن میں اسے سیاسی ہیرو نہیں سمجھتا، میں صرف سیاست کی وجہ سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ان سے نفرت کرتا ہوں۔ سینئر اداکار کا مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔
بھارتی گلوکار بادشاہ نے
بھارت کے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے 6 سال بعد دوسری شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بادشاہ نے پہلی بیوی جیسمن مسیح سے طلاق کے چھ سال بعد پنجابی اداکارہ ایشا ریکھی سے شادی کی۔ ایشا ریکھی کی والدہ پونم ریکھی نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں بادشاہ اور ایشا روایتی شادی کے رسومات ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر بادشاہ نے سبز کُرتا اور سنہری پگڑی پہن رکھی تھی جبکہ ایشا سرخ عروسی لباس اور روایتی زیورات میں نظر آئیں۔ انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں نے مبارکباد کے پیغامات دیے اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ پرتیک سنگھ سسودیا المعروف بادشاہ کی پہلی شادی جیسمن مسیح سے 2020 ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی جیسیمی گریس مسیح سنگھ ہے جو لندن میں رہائش پذیر ہے۔
شوہر نے مجھے ڈالرز میں عیدی دی: حنا نیازی
معروف پاکستانی اینکر پرسن حنا نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں عید پر شوہر کی جانب سے عیدی میں بڑی رقم ملی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی حنا نیازی نے شادی کے بعد سسرال میں اپنی پہلی عید کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میرے شوہر مجھے شاپنگ پر لے کر گئے، خوبصورت چوڑیاں دلائیں اور مجھے ڈالرز میں عیدی دی۔ حنا نیازی نے مزید بتایا کہ عیدی میں مجھے جتنے ڈالرز ملے وہ تقریباََ پاکستانی 5 سے 6 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
عید لباس پر تنقید، علی ظفر
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر عید کے موقع پر اپنے منفرد طرزِ لباس کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے، جس پر انہوں نے نہایت نفیس مگر طنزیہ انداز میں ردِعمل دیا۔ رپورٹس کے مطابق علی ظفر نے عید کے دوران روایتی انداز سے ہٹ کر لباس کا انتخاب کیا، جس میں ایک موقع پر ہلکے رنگ کا قدرے شفاف کُرتا دھوتی طرز کے ملبوس کے ساتھ جبکہ ایک اور موقع پر اہلیہ کے ہم آہنگ لباس نے صارفین کی توجہ حاصل کی۔ تاہم، ان کے اس انداز کو بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تنقید کے جواب میں علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نہایت شائستہ مگر طنزیہ لہجہ اختیار کرکے، انہوں نے “معذرت” کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ انہوں نے بغیر بنیان کے ہلکا کُرتا زیبِ تن کیا اور عید جیسے موقع پر روایتی لباس پہننے کی “جسارت” کی۔ انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ ان کا یہ عمل گویا قومی و عالمی سطح کا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے، اور وہ آئندہ ایسی “غلطی” سے گریز کریں گے۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں کچھ افراد نے ان کے حسِ مزاح کو سراہا، جبکہ دیگر نے اسے تنقید کے مقابلے میں غیر سنجیدہ طرزِ عمل قرار دیا۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ:
قطر میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا ہونے والا کنسرٹ ملتوی کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق شکیرا کا کنسرٹ خطے کے موجودہ کشیدہ حالات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کنسرٹ یکم اپریل کو قطر کے 974 اسٹیڈیم میں ہونا تھا اور اس کی ٹکٹس بھی فروخت ہوچکی تھیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان
ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام کے دوران عثمان وزیر نے بتایا کہ ہانیہ عامر اس وقت باقاعدہ ٹریننگ لے رہی ہیں اور باکسنگ میں غیر معمولی دلچسپی اور صلاحیت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ فضا علی کا دوسری شادی کا اعلان، تصاویر شیئر کر دیں باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے کہا کہ ہانیہ ایک ماہر فائٹر ہیں اور جلد ہی مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تیار ہو جائیں گی۔ بھارت کے حریفوں کو شکست دے کر اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو عالمی سطح پر جاری رکھنے والے عثمان وزیر نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے وعدہ کی گئی مالی معاونت نہ ملنے پر شکوے کا اظہار کیا۔ انٹرویو کے دوران سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی سے بھی رابطہ کیا گیا، جنہوں نے عثمان وزیر کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔ شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے عثمان وزیر کی معاونت کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ایسے باصلاحیت اور محنتی کھلاڑیوں کی حمایت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
میری بیٹی نے خوشی سے شادی کروائی
پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے عید کے دن اپنے نکاح کا اعلان کیا اور چند تصاویر بھی شیئر کیں۔ اداکارہ و میزبان کے اچانک نکاح نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔ تصاویر میں فضا علی نے سیاہ لباس کے ساتھ براؤن کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا، جبکہ ان کے شوہر نے سادہ کُرتا شلوار کے ساتھ سیاہ کوٹ زیب تن کیا۔ فوٹو شوٹ میں دونوں نے ہاتھوں پر مہندی سے ایک دوسرے کے نام بھی لکھوائے، جبکہ فضا علی نے پھولوں کا ہیڈ پیس اور سادہ زیورات پہن رکھے تھے۔ اپنی پوسٹ میں فضا علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ41 سال کی عمر میں اللّٰہ نے مجھے وہ خوشی اور محبت عطا کی جس کا میں انتظار کر رہی تھی، آج مجھے میرا جیون ساتھی مل گیا، الحمدللہ۔ انہوں نے اپنی بیٹی فرال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری سب سے بڑی طاقت ہے اور کم عمری کے باوجود اس نے اس فیصلے کو خوشی سے قبول کیا بلکہ شادی میں میرا ساتھ بھی دیا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اب میں صرف فضا علی نہیں بلکہ مسز اعجاز خان ہوں اور مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتی ہوں۔
نورا فتیحی نے اپنے متنازع
مزید براں ڈانسر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ میں ہرگز نہیں چاہتی کہ کوئی یہ سمجھے کہ میں اس چیز کی حامی ہوں، تنقید پر شکرگزار ہوں، جس کی وجہ سے فلمسازوں نے گانا ہٹا دیا ہے۔ نورا فتیحی نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ گانے کو مزید شیئر نہ کریں، کچھ لوگ معاملے کو کردار کشی کےلیے استعمال کررہے ہیں جو افسوس ناک اقدام ہے، میں اور میری ٹیم آئندہ ایسے معاملات میں زیادہ محتاط رہے گی۔ واضح رہے ایڈووکیٹ ونیت جندال نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کو شکایت درج کرواتے ہوئےکہا تھا کہ گانے کے کچھ بول واضح طور پر قابل اعتراض اور عوامی استعمال کے لیے نامناسب ہیں جبکہ فلم بندی میں فحاشی کو بھی دکھایا گیا ہے۔
سعود نے مجھ سے ایک
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے جہیز سے متعلق لب کشائی کی۔ جویریہ سعود ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہی ہیں جہاں مختلف سیگمنٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے اور علمائے اکرام سے شرکا سمیت عوام فون پر اپنے مسائل بھی دریافت کرتے ہے۔ پروگرام میں جہیز اور حق مہر کے موضوع پر بات کرتے ہوئے جویریہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میرے شوہر اداکار سعود نے مجھ سے کوئی جہیز نہیں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا حق مہر 51 ہزار روپے تھا اور سعود نے مجھ سے جہیز لینے سے صاف منع کردیا تھا، گھر کا تمام فرنیچر کا انتظام سعود نے خود کیا تھا، مجھے جو میرے رشتہ داروں نے تحفے دے تھے جس میں فریج برتن سمیت دیگر تحفے شامل تھے لیکن سعود نے مجھ سے ایک سوئی برابر بھی جہیز نہیں لیا۔ جویریہ سعود نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ مہندی بھی سعود نے خود کی تھی، شادی پر میرا خرچہ نہیں ہوا، سب کچھ سعود نے خود کیا اور میں دعا کرتی ہوں کہ ہر لڑکی کو ایسا شوہر ملے جو اس سے ایک روپے کا بھی جہیز نہ لے۔
26 کلو وزن کم ہونے پر بونی کپور انہوں نے تصویر کے ساتھ جو کیپشن لگایا اس میں لکھا، ’مجھے یقین ہے کہ سری دیوی مجھے اس صورت میں دیکھ کر بہت خوش ہوتیں‘۔ یہ جملہ ان کے وزن کم کرنے کے سفر کی جذباتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، یہ پوسٹ نا صرف ان کی نمایاں تبدیلی کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہی ہے بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کی موت کے برسوں بعد بھی ان سے گہری وابستگی محسوس کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ سری دیوی فروری 2018 میں دبئی میں چل بسی تھیں، بونی کپور اور سری دیوی کی 2 بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور ہیں۔
بالی وڈ کے نامور فلم پروڈیوسر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا 26 کلو گرام وزن کم کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں 70 سالہ بونی کپور نے ایک ایڈیٹ کی گئی تصویر شیئر کی، جس میں وہ سری دیوی کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے نا صرف اپنے وزن میں ہونے والی کمی دکھائی بلکہ اپنے جذباتی سفر کی بھی ایک جھلک پیش کی۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ جو کیپشن لگایا اس میں لکھا، ’مجھے یقین ہے کہ سری دیوی مجھے اس صورت میں دیکھ کر بہت خوش ہوتیں‘۔ یہ جملہ ان کے وزن کم کرنے کے سفر کی جذباتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، یہ پوسٹ نا صرف ان کی نمایاں تبدیلی کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہی ہے بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کی موت کے برسوں بعد بھی ان سے گہری وابستگی محسوس کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ سری دیوی فروری 2018 میں دبئی میں چل بسی تھیں، بونی کپور اور سری دیوی کی 2 بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور ہیں۔
سر پر بال لگانے کیلئے
بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے اپنے بالوں سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر نے جب 1981 میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کے سر پر بال نہیں تھے، دوسرے لفظوں وہ گنجے تھے اور بہت سے لوگوں نے ان کے اداکار بننے کے خواب پر سوال اٹھائے۔ تاہم بعد میں انہوں نے دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ہم آپ کے ہیں کون اور دی کشمیر فائلز جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا جو سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سر پر بال لگانے والی کمپنیوں نے انہیں بالوں کی پیوندکاری (ہیئر ٹرانسپلانٹ) کے لیے رقم کی پیشکش کی، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہر ہیئر ویونگ کمپنی یا ڈاکٹر کا خواب ہوں اور بہت سے لوگ مجھے پیسے دینے کے لیے تیار ہیں کہ میں ایک بار ان سے بال لگوا لوں، لیکن میں نے انہیں یہ موقع نہیں دیا۔ چاہے مجھے کتنے ہی پیسوں کی ضرورت کیوں نہ پڑ جائے، میں یہ پیسے نہیں لوں گا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ پھر میں وہ انسان نہیں رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب میرا بیٹا سکندر بہت چھوٹا تھا تو میں اخبار پڑھ رہا تھا، مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس میں ہیئر آئل کا اشتہار ہے۔ سکندر کو لگا میں اشتہار دیکھ رہا ہوں، تو اس نے کہا کہ ڈیڈ، اس بارے میں سوچنا بھی مت، میں خوش قسمت ہوں میرے خاندان میں حس مزاح ہے، جو بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اداکار نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو اپنا دوست سمجھتے اور انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ انہیں سر یا انکل نہ کہیں بلکہ اے کے یا انوپم جی کہیں۔
ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان
ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دینے لگے۔ جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی حریفوں کو شکست دے کر ہیٹرک مکمل کرنے والے ڈبلیو بی او ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ وہ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر بہترین فائٹر ہیں، جو جلد فائٹ بھی لڑیں گی۔ اس کے علاوہ عثمان وزیر نے حکومت کی جانب سے وعدہ کی گئی ادائیگیاں نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا۔ مزید براں دورانِ انٹرویو پاکستانی سابق کرکٹر بوم بوم شاہد آفریدی سے رابطہ بھی ہوا، جس میں شاہد آفریدی نے عثمان وزیر کی کارکردگی کو خوب سراہا اور مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے تحت عثمان وزیر کی مدد کرنے کی بھی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ عثمان وزیر بہترین کھلاڑی ہیں، جو فیزیکل فٹ اور ذہنی طور پر مضبوط ہیں۔
کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں
انٹرٹینمنٹکامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی پر فضول خرچے سے بچنے کا طریقہ بتادیا کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی پر فضول خرچے سے بچنے کا طریقہ بتادیا فائل فوٹو کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی پر فضول خرچے سے بچنے کا طریقہ بتادیا۔ حال ہی میں کاشف خان نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی سمیت زندگی کے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔ میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ شادی پر کس طرح سے خرچہ بچانا چاہیے اور پہلی شادی پر سب کی خواہشات ہوتی ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے کاشف خان نے کہا کہ شادی کے موقع پر سب کی ہی خواہشات ہوتی ہیں، اپنی خواہشات کو پورا کریں اور ساتھ ہی خرچوں کو کم کرنے کا بھی خیال رکھیں۔ انہوں نے کم خرچہ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ مہنگے لباس اور جیولری خریدنے سے گریز کریں، اچھے اور ڈیزائنر جوڑے کرائے پر مل جاتے ہیں حتیٰ کہ سونے اور چاندی کی جیولری بھی کرائے پر مل جاتی ہے۔ لڑکے والوں کو تحفہ دینے کے سوال پر کاشف خان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کی شادی میں ہم نے یہ پہلے سے ہی طے کرلیا تھا کہ جو لڑکے کی ذمہ داری ہے وہ خود پورا کریں گے اور جو ہماری ذمہ داری ہے وہ ہم کریں گے، رشتے داروں کو کپڑے دینے کا رواج چلا گیا ہے، اب کوئی پورے خاندان کے کپڑے نہیں بناتا۔ کاشف خان نے مزید کہا کہ اب لوگ مہندی اور شادی کو ملا کر شیندی کی ایک ہی تقریب رکھتے ہیں اس طرح سے بھی خرچا بچایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جس کی شادی کی کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جب کہ شادی کی زائد تقریبات اور اخراجات پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
آسکر کی تقریب میں ہسپانوی
آسکر کی تقریب میں ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈیم نے فلسطین کے حق میں نعرہ لگادیا۔ اداکار ہاویئر بارڈیم کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم 23 سال بعد ایک غیر قانونی جنگ میں ہیں ،جو ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ایک اور جھوٹ کی بنیاد پر حکومت کو گرانے کے لیے شروع کی ۔ اس کے علاوہ آسکر کی تقریب میں کئی فنکاروں نے "آرٹسٹس فور سیز فائر" کا بیج پہن کر غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کی۔
بھارت: مسلم مخالف بالی وڈ فلم
بھارت: مسلمان مخالف بھارتی فلم ’دی کیرالہ اسٹوری 2‘ نے پھر سے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ بھارتی مین اسٹریم میڈیا کے بعد بالی وڈ نے بھی ہندتوا کا پرچار شروع کردی ہے، متنازع فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے بعد ’دی کیرالہ اسٹوری 2‘ نے پھر سے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ فلم کے ٹریلرمیں ایک بار پھر مسلم مخالف مناظر دکھائے گئے ہیں جب کہ اسی فلم کو بنیاد بنا کر ایک تقریب میں شرکا نے مسلمانوں کے معاشی اور سماجی بائیکاٹ کا حلف بھی اٹھایا۔ پہلے بھی مسلم مخالف فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ پر شدید تنقید کی گئی تھی اور اس کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جب کہ کئی حلقوں نے اس فلم کو پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر فلم کیخلاف شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، ناقدین اسے معاشرتی تقسیم کو گہرا کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
لڑکی کا حق ہے ، شوہر سے
اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے نکاح کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی ، اداکارہ نے شرکاء کے سوالات کے جواب دینے کے علاوہ اپنی شادی سے متعلق بھی گفتگو کی۔
فلم ‘ون بیٹل آفٹر انادر
اکیڈمی ایوارڈز میں اس سال بہترین فلم کا اعزاز فلم ‘ون بیٹل آفٹر انادر’ نے اپنے نام کر لیا جبکہ اس فلم نے مجموعی طور پر چھ ایوارڈز حاصل کیے۔ پال تھامس اینڈرسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو بہترین فلم کے ساتھ بہترین ہدایتکار اور بہترین موافق اسکرین پلے کے ایوارڈ بھی ملے۔ فلم میں مرکزی کردار لیونارڈو ڈی کیپریو نے ادا کیا ہے جو ایک سابق انقلابی کے کردار میں نظر آئے جو بعد میں ایک نوجوان بچے کا سنگل والد بن جاتا ہے۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ شان پین کو ملا تاہم وہ تقریب میں شریک نہ ہو سکے اور ان کی جگہ ایوارڈ پیش کرنے والے کیئرن کلکن نے یہ اعزاز وصول کیا۔ دوسری جانب فلم ‘سِنرز’ نے چار ایوارڈز حاصل کیے جن میں بہترین اداکار کا اعزاز مائیکل بی جارڈن کو ملا جنہوں نے فلم میں جڑواں بھائیوں کے کردار ادا کیے۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ‘ہیمنٹ’ میں کردار ادا کرنے والی جیسی بکلی نے جیتا، جس میں انہوں نے شیکسپیئر کی اہلیہ ایگنس ہیتھوے کا کردار نبھایا۔ اسی طرح فلم ‘ویپنرز’ میں کردار ادا کرنے والی ایمی میڈیگن کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین اینی میٹڈ فلم کا اعزاز فلم ‘کے پاپ ڈیمن ہنٹرز’ کو ملا جبکہ اس فلم کا گانا گولڈن بہترین اوریجنل سانگ قرار پایا۔ تقریب کے دوران فلمی دنیا کی دو بڑی شخصیات، رابرٹ ریڈفورڈ اور روب رائنر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی معروف مزاحیہ اداکار کونن اوبرائن نے کی جبکہ تقریب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
دانیہ شاہ کے شوہر حکیم
شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے ملتان کے حکیم شہزاد ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار انہوں نے نویں جماعت کی طالبہ سے شادی کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ حکیم شہزاد نے چند سال قبل مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی، یہ حکیم شہزاد کی پانچویں شادی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے ، اس وقت ان کی چار بیویاں ہیں، ان کے بڑے بھائی نے تصدیق کی ہے کہ حکیم شہزاد کی 18 سالہ لڑکی سے شادی ہوئی ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے۔
اسٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر جہانزیب کو مبینہ انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری ایف آئی اے کی اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کے دوران کی۔ کارروائی کی قیادت انسپکٹر عبداللہ کیانی نے کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش پر شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جہاں آٹھ محافظوں نے مبینہ طور پر ملزم کو بچانے کی کوشش کی۔ مزاحمت کے بعد مدد کے لیے پنجاب پولیس کو طلب کیا گیا۔ حکام کے مطابق بعد ازاں ایف آئی اے ٹیم ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی اور اسے لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم اسلام آباد زون کو مطلوب تھا اور اس پر الزام ہے کہ اس نے بیرون ملک ملازمت دلوانے کے نام پر ہزاروں افراد کو دھوکا دیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے پہلے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں دفتر قائم کیا تھا جہاں سے مبینہ طور پر یہ کاروبار چلایا جا رہا تھا۔ بعد ازاں دارالحکومت چھوڑنے کے بعد اس نے یہی سرگرمیاں لاہور میں جاری رکھیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹیج اداکارہ دیدار کے بارے میں بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اس کاروبار میں مبینہ طور پر شریک تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ دنوں میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بعض شہریوں نے اس معاملے پر کارروائی کے لیے آرمی چیف کو بھی درخواستیں دی ہیں۔
افطار پارٹی کے دوران
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں۔ صبا فیصل ان دنوں لاہور میں رمضان کے آخری ایام اپنے اہلِخانہ کیساتھ گزار رہی ہیں ، حال ہی میں انہوں نے اپنے بہن بھائیوں ، دیگر اہللخانہ اور دوستوں کے لیے شاندار افطار ڈنر کا انتظام کیا۔ صارفین نے اداکارہ کی اسٹائلنگ پر سوال اٹھا دیئے جبکہ مداح رمضان کے مقدس مہینے میں اداکارہ کی اسٹائلنگ سے ناخوش دکھائی دیئے۔
66 سال کی عمر میں حاملہ
بالی وڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے 66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر نینا گپتا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے بعد اداکارہ کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے نینا گپتا اپنے شوہر کے ہمراہ حیدرآباد میں اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا منڈنا کی شادی کے استقبالیہ میں شریک ہوئیں، تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے 66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی قیاس آرائیوں پر مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ اداکارہ نے اپنی کامیڈی فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "مجھے بس یہی چاہیے، حقیقی زندگی کی بدھائی ہو"۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بدھائی ہو نہیں ہے، میں حاملہ نہیں ہوں، سچ یہ ہے کہ ساڑھی کا کپڑا بہت موٹا تھا جس کی وجہ سے میں تقریب میں موٹی نظر آرہی تھی۔ نینا گپتا نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ مجھے اس عمر میں اپنے حمل کے بارے میں قیاس آرائیاں پسند آئیں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ایک قوم کے طور پر ترقی کر رہے ہیں۔
تھرپارکر: لوک فنکارہ مائی فاطمہ
تھرپارکر میں لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ اہلخانہ کے مطابق مائی فاطمہ جگر اورگردوں کی بیماری میں مبتلا تھیں، مائی فاطمہ نے اپنی زندگی کی 71 بہاریں دیکھی تھیں۔ مائی فاطمہ نے سندھی، مارواڑی اور سرائیکی زبانوں میں اپنا فن پیش کیا جو عوام میں مقبول ہیں
کیا ہانیہ اور عاصم کی شادی
اداکارہ یشما گل نے اپنی قریبی دوست ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق لب کشائی کردی۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے رمضان شو میں شرکت کی جس دوران فون کال پر ایک مداح نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپ ہانیہ عامر کی بیسٹ فرینڈ ہیں کیا آپ ہمیں ان دونوں کی شادی کے بارے میں بتاسکتی ہیں؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کسی کی شادی کا معاملہ ذاتی ہوتا ہے جن کی شادی ہورہی ہے وہ لوگ ہی بتا سکتے ہیں۔ یشما گل نے مزید کہا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھ رہی ہیں تو مجھے ہانیہ اور عاصم کی شادی کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو دونوں سپر اسٹار کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے پتا چل جائے گا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری یہ ہی دعا ہے کہ سب کی اچھی جگہ اور وقت پر شادی ہوجائے۔
اعجاز اسلم نے عدنان صدیقی
پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کے ائیرلائن میں نہانے کا ماضی کا دلچسپ قصہ سنادیا۔ کچھ روز قبل اعجاز اسلم جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے کے مہمان بنے جس میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان تابش ہاشمی کے سوال پر اعجاز اسلم نے یادگار قصہ سنایا۔ اعجاز اسلم نے بتایا ایک مرتبہ ہم دونوں ساتھ سفر کررہے تھے اور مجھے نہیں علم تھا کہ عدنان باتھ روم میں ہیں، مجھے ریسٹ روم جانا تھا ، میں جانے لگا تو دیکھا وہاں سے باہر پانی آرہا ہے، میں سوچوں کہ پانی کہاں سے آرہا ہے۔ اداکار نے کہا میں ائیرہوسٹس کو ڈھونڈ رہا تھا کہ وہ آئیں تو ان کو بتاؤں لیکن وہ نظر نہیں آئیں ، ہماری فلائٹ کافی لمبی تھی، اتنے میں دیکھا کہ دروازہ کھلا اور عدنان باہر آیا، میں نے پوچھا یہ پانی کیوں باہر آرہا ہے تم اندر کیا کررہے تھے؟ عدنان نے آگے سے کہا میں نہا رہا تھا، چھوٹے کپ کی مدد سے عدنان نہایا اور تیار ہوکر باہر آیا، پتا نہیں کتنی دیر سے اندر تھا، جب وہ آیا تو سارا پانی باہر تھا اتنے میں ائیرہوسٹس بھی پیچھے سے آگئی۔ اعجاز اسلم نے مزید بتایا کہ عدنان نے الزام مجھ پر عائد کردیا اور ائیر ہوسٹس کو کہا یہ اندر شاور لے رہا تھا جس کے جواب میں ائیر ہوسٹس نے غصہ کیا۔ اعجاز اسلم کا مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کی رائے مختلف پائی جارہی ہے، متعدد نے عدنان صدیقی کو اس عمل پر تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ اعجاز اسلم کو نیشنل ٹی وی پر یہ بات نہیں بتانی چاہیے تھی۔
رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان
پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کی شادی تقریباً 15 ماہ بعد ختم ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ اس وقت زیادہ زیرِ بحث آیا جب طلاق کا نوٹس سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔ دستاویز کے مطابق، رجب علی بٹ، ولد محمد افزل بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد، دختر شیخ اسد حسین کو باضابطہ طور پر طلاق دی ہے۔ طلاق کے نوٹس کے وائرل ہونے کے فوری بعد، ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں طلاق کے کاغذات کے ساتھ ایک پیغام بھی شامل تھا۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے اس رشتے کی حفاظت کے لیے خاموشی اختیار کی، لیکن پہلے پوڈکاسٹ میں کیے گئے جھوٹے الزامات اور اب یہ قانونی نوٹس۔ میں بس یہ جاننا چاہتی ہوں کہ اس سب میں میری اور میرے بیٹے کی کیا غلطی ہے؟ میرے پاس بہت کچھ کہنے کو ہے، لیکن اس ماہ کی تقدس کے پیش نظر میں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہوں۔ ایمان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے فوری ردعمل ظاہر کیا اور ان کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ بس کیوان کے لیے سب کچھ ٹھیک کریں، براہِ مہربانی جلدی کریں، بہت دیر ہو جائے گی۔ ایک اور صارف نے کہا فکر مت کریں ایمان بھابھی، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، اللہ خیر کرے گا۔کچھ صارفین نے مزید تبصرہ کیا کہ اب رجب کے لیے مشکل وقت آ گیا ہے، اور اللہ تعالیٰ بہت جلد حالات بہتر کرے گا۔
سائرہ یوسف کی سابقہ ساس سمیت
پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنی زندگی کی اہم اور بااثر خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا، جسے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی جس میں ان کی زندگی سے جڑی نمایاں خواتین شامل تھیں، جن میں ان کی سابقہ ساس بھی موجود تھیں۔ اس اقدام پر صارفین نے سائرہ یوسف کے اعلیٰ ظرف، شائستگی اور مثبت رویے کو خصوصی طور پر سراہا۔ پیغام میں سائرہ یوسف نے ان تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی زندگی میں محبت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی فراہم کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین ایک دوسرے کی طاقت اور سہارا بنتی ہیں، اور باہمی احترام، تعاون اور ہمدردی معاشرے کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے اس رویے کو باوقار اور قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے تعلقات کے باوجود عزت و احترام برقرار رکھنا ایک مثبت مثال اور اعلیٰ کردار کی علامت ہے۔
تھلاپتی وجے نے ازدواجی تنازعات
بھارتی ساؤتھ انڈسٹری کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے پھیلی افواہوں پر پہلی بار باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ تھلاپتی وجے نے گزشتہ ہفتے اپنے سیاسی پلیٹ فارم تامِلاگا ویٹٹری کزہگم (TVK) کے عالمی یومِ خواتین کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کی ازدواجی زندگی کے سلسلے میں گردش کرنے والی خبروں پر فکر مند نہ ہوں۔
ویر زارا میں کام کرنیکی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم’ویر زارا‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ نادیہ جمیل نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ماں بننے کے بعد آنے والی ذمہ داریوں اور اپنے کیرئیر کے آغاز میں کیے گئے مشکل فیصلوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے فلم’ویر زارا‘ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی اور پروجیکٹ تقریباً فائنل ہو چکا تھا لیکن اس وقت میرا بچہ صرف 3 مہینے کا تھا اور میں اسے چھوڑ کر نہیں جانا چاہتی تھی، مجھے لگا کہ مجھے ان ابتدائی مہینوں میں اپنے بچےکے ساتھ رہنا چاہیے۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میری ماں نے یہاں تک کہا کہ وہ شوٹنگ کے لیے میرے ساتھ جائیں گی اور میرے سسرال والوں کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ اتنی بڑی فلم سے انکار کرنا میرے کیرئیر کو نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن میں نے اس وقت اپنے بچے کے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا۔ واضح رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم میں پاکستانی وکیل سمیعہ صدیقی کا اہم کردار اداکارہ رانی مکھرجی نے نبھایا تھا۔
سوراب بیدی نے ملائیکا اروڑا
بھارتی ماڈل سوراب بیدی نے بالی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ملائیکا اروڑا اور سوراب بیدی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد افواہیں گردش کرنے لگیں کہ شاید اداکارہ سوراب بیدی کے ساتھ تعلق میں ہیں جس پر پہلے تو دونوں کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تاہم اب بھارتی ماڈل نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سوراب بیدی نے ڈیٹنگ کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیسے ملائیکا اروڑا کے دوست بنے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل مینجمنٹ اور بیک اسٹیج ڈائریکٹر دلناز دارو والا اور وہبز مہتا نے مجھے ماڈلنگ کے ابتدائی دنوں میں کافی مدد کی اور مجھے ماڈلنگ کا موقع دیا، اسی دوران ملائیکا اروڑا سے میری بہت اچھی دوستی ہوئی۔ وائرل ویڈیو پر بات کرتے ہوئے سوراب بیدی کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارے بارے میں کئی باتیں کررہے ہیں، لوگوں کو کسی لڑکی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے، یہ اس کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کر سکتا ہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملائیکا اروڑا اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلق پر بھی خبروں کی زینت بنی رہیں جس پر ارجن کپور نے باقاعدہ ایک تقریب میں راہیں جدا کرنے کا اعترف بھی کیا۔
لالی وڈ کے سینئر اداکار عاصم بخاری
ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع نے سینئر اداکار عاصم بخاری کے انتقال کی تصدیق کردی۔ اہل خانہ کے مطابق عاصم بخاری گزشتہ رات قومہ میں چلے گئے تھے۔ 76 سالہ اداکار ایک عرصہ سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور پچھلے پندرہ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ عاصم بخاری نے ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا، ان کا شمار بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے عاصم بخاری کے انتقال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے جلال بخاری بھی لندن کے اسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔
اپنے بچوں کو ایکسٹرا میریٹل
پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ والدین کو چاہیے اپنے بچوں کو ’ایکسٹرا میریٹل افیئر‘ کے بارے میں طریقے سے بتائیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران جنریشن زی (جین زی) کی پرورش اور نئی نسل کے زیادہ سمجھدار ہونے کے موضوع پر بات کی۔۔ اس دوران ان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ کیا بچوں کو دھوکا دہی اور شادی کے بعد تعلقات ایکسٹرا میریٹل افیئر کے بارے میں بتایا جانا چاہیے اور انہیں یہ سکھایا جانا چاہیے کہ یہ کتنا غلط عمل ہے۔ جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ جی ہاں، بچوں کو نرمی اور بالواسطہ انداز میں یہ بات سمجھائی جا سکتی ہے کہ دھوکا دینا یا بے وفائی کرنا غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی خبر میں ایسا واقعہ دیکھیں یا کسی ڈرامے میں اس طرح کا موضوع آئے تو اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، بچوں کو سیدھے سیدھے لیکچر دینا ٹھیک نہیں ہوتا، اس سے بچے چِڑ جاتے ہیں۔ فائزہ حسن نے کم عمری میں شادی کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کم عمر میں شادی کرنا کوئی بری بات نہیں لیکن سب سے پہلے اپنی فلاح و بہبود اور مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو پہلے مالی طور پر خودمختار ہونا چاہیے اور اس کے بعد شادی کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے،کیرئیر بنانے کے دور میں لوگ جلدی شادی کے بارے میں سوچنے لگتے ہیں جب کہ پہلے خود کو مستحکم بنانا ضروری ہے۔
بھارتی گلوکار بادشاہ مشکل
بھارت کے معروف گلوکار بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار کے خلاف مقدمہ ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں گلوکار کی نئی میوزک ویڈیو ’تاتیری‘ریلیز کی گئی ہے جس پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہر پنچکولہ کے رہائشیوں نے گانے کے الفاظ اور اس کی فلم بندی پر اعتراض اٹھایا ہے۔ گلوکار کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں بے حیائی سے متعلق ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
فریال گوہر سے طلاق پر افسوس
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکار جمال شاہ نے ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر سے طلاق پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں اداکار جمال شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔ میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کس قسم کے تعلق کے ختم ہونے پر دکھا ہوا؟ جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ فریال گوہر سے میری پسند کی اور پہلی شادی ہوئی، ہماری جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد مجھے پتا چلا کہ میں پرانے خیالات کا ہوں اور فریال بہت خود مختار (independent) ہے، اور دونوں چیزیں آپس میں بہت مختلف ہیں، ابتدائی طور پر لگا کہ یہ شادی گڑ بڑ ہوگئی ہے لیکن ساتھ رہنا بھی مشکل تھا تو راہیں جدا کرلیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں فریال گوہر اور اداکار جمال شاہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شرکت کی تھی جہاں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فریال گوہر نے کہا تھا کہ جمال شاہ سے شادی کرنا میری زندگی کا ایک غلط فیصلہ تھا۔ واضح رہے کہ فریال گوہر اور جمال شاہ کو ماضی میں شوبز کی مثالی جوڑی سمجھا جاتا تھا تاہم 1992 میں دونوں کی راہیں جدا ہوگئی تھیں۔
رجب بٹ کی مشکلات
رجب بٹ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اہلیہ کے بھائی نے سنگین الزامات عائد کر دیے۔ پاکستان کے معروف وی لاگر رجب بٹ ایک مرتبہ پھر تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس بار معاملہ ان کی ذاتی زندگی سے جڑا ہے، جہاں ان کی اہلیہ ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے رجب بٹ اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ رجب بٹ ماضی میں بھی مختلف تنازعات اور قانونی معاملات کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں۔ اس دوران ان کی ازدواجی زندگی بھی مشکلات کا شکار بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کی اہلیہ ایمان اس وقت ان کے ساتھ نہیں رہ رہیں اور دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔ اگرچہ صلح کی کوششیں کی گئیں، تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔ حال ہی میں ایمان کے بھائی عون شیخ نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا کہ رجب بٹ کی والدہ اور چچا ان کے گھر آئے تھے اور ایمان کو سخت دھمکیاں دی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب سوشل میڈیا پر حیدر اور ڈوگر نے لائیو سیشن کے دوران ایمان پر تنقید کی۔ عون شیخ نے کہا کہ اگر مجھے اپنی بہن کا گھر بچانے کے لیے جھکنا پڑا تو میں جھک جاؤں گا۔ ہر کسی کی بہن ہوتی ہے، لیکن اگر آپ کا بہنوئی آپ کی حاملہ بہن کو دھوکا دے رہا ہو تو آپ کیا کریں گے؟ عون شیخ کا مزید کہنا تھا کہ رجب بٹ سوشل میڈیا پر نہ صرف ان کی بہن کے خلاف باتیں کرتے ہیں بلکہ اپنی زندگی سے متعلق بھی مبالغہ آرائی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق رجب بٹ یہ تاثر دیتے ہیں کہ انہیں ہر سہولت حاصل ہے اور ان کے پاس ڈرائیور سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس حوالے سے ریکارڈنگز موجود ہیں۔
جواد احمد انٹرویو کے
معروف گلوکار اور سیاست دان جواد احمد ایک بار پھر اپنے متنازع رویے کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔ ماضی میں اپنی مقبول گائیکی کی وجہ سے پہچانے جانے والے جواد احمد اب اکثر سیاسی بیانات اور سخت ردعمل کی وجہ سے زیرِ بحث رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا ذکر آیا۔ پروگرام کے میزبان عمیر بشیر نے عمران خان کی سوشل میڈیا مقبولیت اور فالوورز کا حوالہ دیا تو جواد احمد اچانک برہم ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گفتگو کے دوران جواد احمد کا لہجہ سخت ہو گیا اور وہ اینکر پر بلند آواز میں تنقید کرنے لگے۔ صورتحال اس قدر کشیدہ ہو گئی کہ انہوں نے پروگرام ادھورا چھوڑ دیا اور اسٹوڈیو سے باہر چلے گئے۔ جاتے ہوئے انہوں نے عملے سے یہ بھی کہا کہ میزبان کو کمرے سے باہر نکال دیا جائے، جبکہ انہوں نے صحافی کو “غیر پیشہ ور” اور “بے وقعت” بھی قرار دیا۔ انٹرویو کے کلپس منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے میزبان کے صبر کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے انتہائی مشکل صورتحال کو برداشت کیا۔
مایا خان نے رمضان ٹرانسمیشن
معروف میزبان اور اداکارہ مایا خان نے رمضان ٹرانسمیشن میں سنسنی پھیلانے کی وجہ سے پردہ اٹھادیا۔ مایا خان نے رمضان کے دوران نشر ہونے والے شوز میں بڑھتی ہوئی سنسنی خیزی پر دوٹوک بیان دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس رجحان کے پیچھے اصل وجہ بڑھتے بجٹ اور ریٹنگ کی دوڑ ہے۔ مایا خان نے یہ بات حال ہی میں تابش ہاشمی کے رمضان اسپیشل شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شوز میں توجہ حاصل کرنے کے لیے اکثر بھاری بجٹ مختص کیے جاتے ہیں، اور میزبان یا اداکار اس سنسنی خیزی کو بڑھاوا دیتے ہیں تاکہ زیادہ ویوز اور ہیڈ لائنز حاصل کی جا سکیں۔ مایا خان نے کہا ’’ایک میزبان کی پہچان اس کے پروفیشنلزم سے ہوتی ہے، لیکن آج کے شوز میں اداکار بھی ایسے مواد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جو صرف توجہ کھینچ سکے۔‘‘ اداکارہ نے مزید کہا کہ مناسب معاوضہ اور رائلٹی نہ ملنے کی وجہ سے اداکار اس پر مجبور ہو جاتے ہیں، اور ان کی خواہش ہے کہ انہیں بہتر مواقع دیے جائیں تاکہ سنسنی خیزی کا سہارا نہ لینا پڑے۔
بھارتی گلوکار بادشاہ کا
بالی وڈ کے مشہور گلوکار بادشاہ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی سے متعلق مشورہ دے دیا۔ گلوکار بادشاہ ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب دیے۔ گلوکار سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ہانیہ عامر کے ساتھ اشتراک کرنا چاہیں گے؟ اس کے جواب میں بادشاہ نے کہا کہ جب جذبات بدلیں گے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوجائیں گے تو وہ ہانیہ عامر سمیت دیگر آرٹسٹ کے ساتھ بھی اشتراک کرنا چاہیں گے۔ گلوکارہ کو بتایا گیا کہ ان دنوں ہانیہ عامر کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں جس پر بادشاہ نے کہا کہ شادی کی خبریں چل رہی ہیں تو یہ اچھی بات ہے، شادی کرلینی چاہیے لیکن میرا خیال ہے کہ یہ اُن کا ذاتی معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ بادشاہ کے لندن کے دی O2 ایرینا میں 22 مارچ کو کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
بیٹی کی سالگرہ:
قومی کرکٹر عماد وسیم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنی پوسٹ میں تلخ جملوں کا استعمال کیا۔ عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے 6 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد حال ہی میں علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق اس وقت اپنے 3 بچوں کی تنہا پرورش کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو ان کے والد کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں عماد وسیم نے اپنی بیٹی عنایہ کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی کو سالگرہ مبارک، بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں۔ اس پوسٹ کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے بھی اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ردِعمل دیا۔ انہوں نے لکھا کہ میری خوبصورت بیٹی کو پانچویں سالگرہ مبارک، تم ایک ایسے بچپن کی حق دار ہو جو محبت، تحفظ اور استحکام سے بھرا ہو، یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے کہ سوشل میڈیا پر بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں جیسے پیغامات دیے جاتے ہیں جب کہ نجی طور پر اداروں کو کہا جارہا ہے کہ بچوں اور ان کی ماں کو بے گھروں کی پناہ گاہ میں بھیج دیا جائے کیونکہ مالی مدد بند کی جا رہی ہے۔ ثانیہ اشفاق نے مزید لکھا کہ بچوں کو صرف سوشل میڈیا پر کہے گئے الفاظ نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں تحفظ، سچائی اور ذمے داری کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے کچھ بھی ہو، ماں ہمیشہ تمہاری حفاظت کرے گی اور تمہیں ہر دن محفوظ اور محبت بھرا احساس دلائے گی۔ سوشل میڈیا پر اس معاملے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد ثانیہ اشفاق کے حق میں سامنے آگئی جب کہ متعدد صارفین نے ان کی بیٹی عنایہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ثانیہ اشفاق کی ہمت کی تعریف کی ہے۔
زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینڈایا اور اداکار ٹام ہالینڈ شادی سے متعلق بیان کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بار افواہوں کو تقویت اداکارہ کے قریبی ساتھی اور معروف فیشن ماہر لا روچ کے ایک مبہم بیان سے ملی۔ ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ریڈ کارپٹ پر گفتگو کرتے ہوئے لا روچ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شادی تو ہو چکی ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے اس بیان کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔ ان کے اس جملے نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا کر دیا۔ واضح رہے کہا اس سے قبل بھی زینڈایا کی انگلی میں سادہ سونے کی انگوٹھی دیکھے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے خفیہ شادی سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں۔
پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ
بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے اہم فیصلے پر کھل کر بات کی۔ پریانکا چوپڑا نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ میں کام کے دوران انہیں محدود مواقع اور پیشہ ورانہ چیلنجز کا سامنا رہا۔ میں چاہتی تھی کہ اپنی شناخت کو برقرار رکھوں اور نئے مواقع تلاش کروں، اسی لیے میں نے ہالی ووڈ کا رخ کیا۔ پریانکا نے کہا کہ بالی ووڈ میں مسلسل کام نہ ملنے اور فلمی صنعت میں سیاست و تعلقات کے اثرات نے میرے کیریئر کے امکانات محدود کر دیے تھے، اس لیے میں نے بین الاقوامی سطح پر اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے وہ موسیقی اور تفریحی شعبوں میں متنوع تجربات حاصل کر رہی تھیں، جنہوں نے انہیں نئے مواقع اور خود اعتمادی فراہم کی۔ بعد ازاں، امریکی ڈرامہ “کوانٹیکو” میں ان کی کامیابی نے انہیں عالمی سطح پر پہچان دی اور ہالی ووڈ میں ایک مستحکم مقام دلایا۔ پریانکا کے مطابق ہالی ووڈ میں کام کرنا اُن کے لیے ایک نیا آغاز اور تخلیقی آزادی تھا، جس نے انہیں نئے چیلنجز قبول کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو بین الاقوامی سطح پر ثابت کرنے کا موقع فراہم کیا۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نہ صرف بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت بھی ہیں۔ وہ اپنے شوہر، معروف گلوکار نک جوناس، اور بیٹی کے ساتھ خوشحال خاندانی زندگی گزار رہی ہیں۔ اپنے فن، فلاحی کاموں اور سماجی اثر و رسوخ کے ذریعے، پریانکا نوجوان فنکاروں کے لیے ایک مثالی رول ماڈل بن چکی ہیں۔
رشمیکا سے شادی کے
بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا نے ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا سے شادی کے بعد اپنے گاؤں کے سرکاری اسکولوں میں طالب علموں کیلئے اسکالرشپ کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد اداکار جوڑی نے اپنے گاؤں کے ایک مندر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو دیکھنے ان کے گاؤں کے افراد بڑی تعداد میں مندر کے باہر جمع ہوئے۔ اس موقع پر اداکار نے دیوراکونڈا چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذریعے تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے اچمپیٹ ڈویژن کے 44 سرکاری اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلب علموں کو اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔ اداکار کے اس اعلان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے 26 فروری کو اُدے پور کے عالیشان ہوٹل آئی ٹی سی میمنٹوز میں روایتی تیلگو رسومات کے مطابق شادی کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ادے پور میں شادی کے بعد 4 مارچ کو حیدرآباد دکن میں وجے اور رشمیکا کی جانب سے فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے لیے ایک شاندار استقبالیہ بھی منعقد کیا جائے گا۔
ہانیہ عامر کی شادی
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ممکنہ شادی کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں، جن پر حال ہی میں بھارتی ریپر بادشاہ نے ردِعمل دیا ہے۔ لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، بادشاہ سے جب ہانیہ عامر کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے نہایت محتاط اور باوقار انداز میں جواب دیا کہ اگر ہانیہ اپنی زندگی میں ایک اچھا ساتھی تلاش کرنا چاہتی ہیں تو یہ یقیناً خوشی کی بات ہے۔ ہر کسی کے لیے ایک اچھا ساتھی ہونا اہم اور مثبت امر ہے، تاہم یہ مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ بادشاہ نے ہانیہ عامر کی شخصیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ہانیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر جب ان سے مستقبل میں ممکنہ مشترکہ پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ جہاں تک کام کی بات ہے، اس میں تعاون تب ممکن ہوگا جب دونوں ممالک کے حالات اور عوامی جذبات اجازت دیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور بادشاہ کے درمیان دوستانہ روابط اور سوشل میڈیا پر تعاملات کے باعث مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں، تاہم دونوں شخصیات نے اس سے قبل کسی بھی رومانوی تعلق کی تردید کر دی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت محض افواہوں تک محدود ہے اور متعلقہ شخصیات کی جانب سے کسی باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
بہو ساس سے پوچھ
نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبان رابعہ انعم نے کہا ہےکہ انہیں اداکارہ صبا فیصل کا بہو سے متعلق بیان ایک آنکھ نہیں بھایا۔ چند ماہ قبل صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے نئی نویلی دلہن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی بہو ساس یا نند سے پوچھ کر سونے جاسکتی ہے، اداکارہ کی یہ بات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب حال ہی میں میزبان رابعہ انعم نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے سینئر اداکارہ کا نام لیے بغیر کہا کہ مارننگ شو میں ایک بات کی گئی تھی کہ بہو کو ساس سے پوچھ کر سونا چاہیے، بہو کو پوچھنا چاہیے کہ وہ 15 منٹ کا آرام کر لے، ایسا کیوں؟ انہوں نے کہا کہ میں بہو ہوں، میری ساس نے مجھے ایسا کبھی نہیں بولا اور کبھی اس بات کی توقع نہیں کرتی کہ میری بھابھی میری امی سے یہ پوچھے، ہر کسی کو اپنی زندگی اپنے طریقے اور اپنے انداز میں گزارنے کا حق ہے۔ رابعہ انعم نے مزید کہا کہ ہم یہ باتیں کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں، اس بنیاد پر کہ ہم بھارتی کلچر کو لے کر آج تک چل رہے ہیں، بھارت میں تو بیوہ عورتوں کے ساتھ پتا نہیں کیا کچھ ہوتا ہے، کیا ہم بھی وہ سب کریں گے؟ رابعہ انعم کے اس ویڈیو کلپ کو صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جیسے لوگ بھی اس طرح کی گفتگو کا حصہ بن سکتے ہیں ، صرف خود کو سمجھدار ثابت کرنے کیلئے اور سال میں ایک صرف ایک مہینے میں دوسروں کی توجہ حاصل کرنے کے واسطے، اگر میری یہ بات اتنی غلط ہے تو اسے آپ اتنا قیمتی وقت کیوں دے رہی ہیں؟
فضا علی کا نادیہ خان اور ندا یاسر
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان فضا علی نے اپنے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر باضابطہ ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش وڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ فضا علی کا کہنا تھا کہ وائرل ہونے والی کلپ ایک پرانی ریکارڈنگ ہے، جسے جان بوجھ کر منفی رنگ دے کر پھیلایا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پروگرام کے دوران وہ اس وقت جذباتی ہوئیں جب مہمان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق حساس باتیں شیئر کیں، اور بطور میزبان انہوں نے اس کا دفاع کرنا ضروری سمجھا۔ فضا علی نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ ان کا شو پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت یا ’’پلانٹڈ تھا۔ ان کے مطابق گفتگو فطری تھی اور ان کا ردِعمل ایک خاتون کے درد کو سمجھنے کے تناظر میں سامنے آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں میڈیا شخصیات پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف مواد کے انتخاب میں احتیاط کریں بلکہ ایک دوسرے پر تنقید میں بھی تحمل اور احترام کا مظاہرہ کریں۔
لائبہ خان کے شوہر
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے حال ہی میں اپنے شوہر جواد کے ساتھ اپنی خوبصورت محبت کی کہانی شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔ لائبہ خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ اُن کے اور جواد کے درمیان پہلے رابطے کا آغاز 2019 میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوا، تاہم ابتدائی طور پر یہ رابطہ رسمی نوعیت کا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ جواد ہر سال انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے رہے، جبکہ باقاعدہ ملاقات 2022 میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی، جہاں دونوں ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے لگے۔ لائبہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ یہ دوستی اعتماد اور محبت میں تبدیل ہوئی، جس کے بعد جواد نے شادی کی پیشکش کی۔ میرے والدین کو جواد پسند آئے، جس کے بعد دونوں نے 2024 میں مدینہ منورہ میں سادگی کے ساتھ نکاح کیا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اُن کے شوہر جواد فارمیسی کے شعبے میں کاروبار کرتے ہیں اور ماضی میں امریکہ میں مختلف ملازمتیں کر چکے ہیں، جن میں ایک وقت میں ٹیکسی چلانا بھی شامل تھا۔ آج وہ اپنے کاروبار میں کامیاب ہیں اور اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ داروں کو سہارا دینے میں بھی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر جواد ایک سادہ مزاج، خاندانی اور نہایت تعاون کرنے والے انسان ہیں، جو ہر مرحلے پر اُن کے لیے مضبوط سہارا ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو سکون، احترام اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیا۔ واضح رہے کہ ابتدائی طور پر لائبہ خان نے اپنے شوہر کی شناخت نجی رکھی، تاہم بعد میں شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر شیئر کیں، جن میں ہلدی اور دیگر خوشگوار لمحات شامل تھے۔ ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے محبت اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری رہا۔
تامل فلموں کے معروف
تامل فلموں کے معروف اداکار و سیاسی جماعت ٹی وی کے (تاملاگا ویٹری خزاگم) کے سربراہ جوزف وجے چندرا شیکھر عرف وجے کی اہلیہ سنگیتا نے طلاق کاکیس دائر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنگیتا نے مقامی عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں 48 سالہ سنگیتا نے مؤقف اختیارکیا ہےکہ شادی پہلی بار 10 جولائی 1998 کو برطانیہ میں رجسٹرڈ ہوئی تھی اور پھر ہندو رسم و رواج کے مطابق چنئی میں 25 اگست 1999 کو راجہ متھیا مندرم میں ایک رسمی شادی کی گئی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ شادی کے ابتدائی سال خوشگوار اور ہم آہنگی ساتھ گزرے تاہم اپریل 2021 میں وجے کے ایک اداکارہ کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا علم ہوا جس کی وجہ سے گہرے جذباتی دکھ اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جو کہ دھوکا دہی اور ازدواجی اعتماد کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وجے کی جانب سے اس تعلق کو ختم کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجود یہ سلسلہ جاری رہا۔
شادی 18 سال کی
پاکستان کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہوئی، حالانکہ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ اس سے بھی پہلے شادی کریں۔ اداکارہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد پہلے یہ خواہش رکھتے تھے کہ وہ اس سے بھی کم عمر میں شادی کر لیں، لیکن بعد میں مناسب وقت تک انتظار کیا گیا۔
حبا بخاری نے پرانے
پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے پرانی وائرل ویڈیو کلپ کے سامنے آنے کے بعد اپنی عمر واضح کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، حبا بخاری کی ایک پرانی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کرنے لگی، جس میں ایک نوجوان لڑکی اداکارہ سے حیران کن حد تک مشابہت رکھتی تھی، جس پر صارفین میں اداکارہ کی عمر کو لے کر کافی تجسس اور بحث چھڑ گئی۔
فضا علی کے متنازع شو
معروف ٹی وی شو ہوسٹ فضا علی کے شو میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ماہر نفسیات ڈاکٹر کاشف فراز نے اپنی سچائی کھل کر بیان کر دی ہے۔ ڈاکٹر کاشف فراز نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا کہ انہیں شو میں ذہنی صحت کے موضوع پر گفتگو کے لیے مدعو کیا گیا تھا، لیکن بعد میں یہ معاملہ تنازع کی شکل اختیار کر گیا۔ ماہر نفسیات نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ افطار ٹرانسمشن یا کسی بھی موقع پر اگر میری کسی بات، انداز یا رویے سے کسی کو دل آزاری ہوئی ہو تو میں دل کی گہرائی سے معذرت خواہ ہوں۔ میرا مقصد ہرگز کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔ اللہ کی رضا کے لیے درگزر فرمائیے۔ اللہ ہم سب کو خیر، محبت اور حکمت کے ساتھ جینے کی توفیق دے۔ اسلام زندہ آباد! پاکستان پائندہ باد!۔ مزید برآں ڈاکٹر کاشف نے کہا کہ وہ شو پر بننے والی میمز کو بعض اوقات ہلکے پھلکے انداز میں انجوائے کرتے ہیں، لیکن ان کا مقصد کسی کو تکلیف دینا یا شو کی ریٹنگ بڑھانے میں حصہ لینا کبھی نہیں ہوتا۔
سنجے لیلا بھنسالی کو
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ان کی ٹیم نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ بھنسالی کی ٹیم کے مطابق فلم ساز نے اپنی سالگرہ کے دن ہسپتال کا دورہ ضرور کیا، تاہم یہ دورہ کسی ہنگامی صورتحال یا دل کے دورے کے باعث نہیں بلکہ معمول کے طبی معائنے کے لیے تھا۔ جیکی شروف کی بیٹی نے افغان فائٹر کے ساتھ تعلق پر خاموشی توڑ دی ترجمان نے واضح کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی بالکل صحت مند ہیں اور ان کی طبیعت سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ ٹیم کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات نے بلاوجہ تشویش کو جنم دیا، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی نہ صرف خیریت سے ہیں بلکہ اپنی آئندہ فلمی منصوبوں پر بھی فعال طور پر کام کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ فلم ساز کی صحت سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جنہیں اب ان کی ٹیم نے باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔ فضا علی کے متنازع شو میں شریک ماہر نفسیات نے سچائی بیان کر دی واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک ممتاز ہدایت کار، پروڈیوسر اور کہانی نویس ہیں، جن کی فلمیں اپنی بصری خوبصورتی، موسیقی، اور متاثر کن کہانیوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کی پہلی بڑی کامیابی فلم “ہم دل دے چکے صنم” (1999) سے ہوئی، اور اس کے بعد “دیوداس” (2002)، “بلیک” (2005)، “گلیوں کی راسلیلا رام لیلا” (2013)، “باجی راؤ مستانی” (2015) اور “پدماؤت” (2018) جیسی فلموں نے انہیں شوبز دنیا میں ایک منفرد مقام دلایا۔
صنم سعید کا طلاق
پاکستانی معروف اداکارہ صنم سعید نے اپنے موجودہ ڈرامے کے بیک اسٹیج مناظر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ایک متاثر کن نوٹ بھی لکھا، جس میں جذباتی زیادتی، طلاق کے سماجی داغ، اور زہریلے ازدواجی تعلقات میں خواتین کی خاموش جدوجہد پر روشنی ڈالی گئی۔ صنم نے پوسٹ میں اپنے کردار زیبا کے سفر کی تفصیل بیان کی اور انہیں ایک “میٹھی ماما بیئر” قرار دیا، جو بالآخر ایک جذباتی طور پر تشدد آمیز رشتے سے نکل کر اپنی آزادی حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اکثر تشدد آمیز شادیوں میں اس لیے رہتی ہیں کہ وہ کمزور ہیں نہیں، بلکہ ایسے حالات جسمانی اور نفسیاتی طور پر اعصابی نظام پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ امید کو اکثر خوف سمجھ لیا جاتا ہے، اور بہت سی خواتین بچوں کے لیے رشتے میں رہنا ضروری سمجھتی ہیں۔ صنم نے سماجی رویے پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ معاشرہ طلاق یافتہ خواتین کو جج کرنے میں پیش پیش رہتا ہے، اور طلاق کے داغ کی وجہ سے خواتین اپنی زندگی آزادانہ طور پر دوبارہ بنانے سے کتراتی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا۔ صنم نے اپنے کردار کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ خواتین محسوس کر سکتی ہیں کہ انہوں نے اپنی جوانی کھو دی، لیکن وہ اب بھی خوشی اور سکون کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کی مستحق ہیں۔ یہ پوسٹ آن لائن مداحوں میں خاصی مقبول ہوئی اور جذباتی زیادتی، سماجی دباؤ، اور خواتین و بچوں کے لیے محفوظ ماحول کی ضرورت پر بحث کو فروغ دیا۔
اِن سے شادی کرنا
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ حال ہی میں ماضی کی معروف جوڑی فریال گوہر اور ان کے سابق شوہر و معروف اداکار جمال شاہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ شرکت کی۔ دورانِ انٹرویو انہوں نے ماضی کے حساس موضوعات پر نہایت سنجیدگی اور احترام کے ساتھ گفتگو کی۔ فریال گوہر نے کھل کر اپنے احساسات بیان کیے اور بعض مواقع پر واضح انداز اپنایا۔ ایک موقع پر جمال شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں غصے کی حالت میں اپنی چیزیں توڑ دیتا ہوں، جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی فریال گوہر کی چیزیں بھی توڑی تھیں؟ اس پر فریال گوہر نے برجستہ جواب دیا کہ میرا کبھی کچھ تھا ہی نہیں۔ بعد ازاں جب ماضی کے فیصلوں سے متعلق سوال کیا گیا تو فریال گوہر نے جمال شاہ کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ ان سے شادی کرنا میری زندگی کا ایک غلط فیصلہ تھا۔ مذکورہ پروگرام کے مختصر ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو یہ جملہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا اور پروگرام کے اس حصے نے ناظرین کو خاصا چونکا دیا۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ میزبان کو ان دونوں کو ایک ساتھ پروگرام میں مدعو کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ فریال گوہر اور جمال شاہ کو ماضی میں شوبز کی مثالی جوڑی سمجھا جاتا تھا تاہم 1992 میں ان کی راہیں جدا ہوگئیں۔
وجے اور رشمیکا نے شادی
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کی تقریبات اودھپور، راجستھان میں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شادی کی تقریبات کا آغاز 23 فروری سے ہوا، جن میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ ابتدائی دنوں میں روایتی رسومات کے ساتھ ساتھ ہلدی، مہندی اور دوستانہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں، جس سے تقریبات میں مزید رونق پیدا ہوئی۔ وجے اور رشمیکا نے ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے شادی کی تقریبات کے دوران ایک کرکٹ میچ کا بھی انعقاد کیا، جسے انہوں نے “VIROSH پریمیئر لیگ” کا نام دیا۔ اس میچ میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے حصہ لیا، جبکہ جوڑے کے نام اور شادی کی تاریخ 26.02.26 کندہ شدہ بیٹ کے ساتھ کھیل کھیلا گیا۔ یہ لمحہ مدعو افراد کے لیے نہایت یادگار ثابت ہوا۔ روایتی رسومات میں بھی دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے۔ وجے دیوراکونڈا کی والدہ نے رشمیکا کو وراثتی چوڑیاں بطور تحفہ پیش کیں، جو محبت اور خاندانی قبولیت کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔ شادی کی تقریب کو نجی رکھا گیا ہے اور تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ بڑے فلمی ستاروں کو زیادہ تر مدعو نہیں کیا گیا، تاہم چند معروف فلمی ہدایتکار اور اسٹائلسٹ تقریب میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شادی کے بعد 3 یا 4 مارچ کو حیدرآباد میں ایک استقبالیہ تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔
لفظی جنگ کا اختتام
پاکستان کے معروف اداکار فہد مصطفی اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے درمیان حالیہ دنوں میں سامنے آنے والا لفظی تنازع بالآخر خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہو گیا، جہاں دونوں فنکاروں نے عوامی طور پر ایک دوسرے سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب ایک ٹیلی وژن پروگرام میں عتیقہ اوڈھو نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفی کو اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ بعد ازاں انہوں نے وضاحت کی کہ اُن کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا بلکہ وہ محض فنی تناظر میں بات کر رہی تھیں۔ اس بیان کے جواب میں فہد مصطفیٰ کی جانب سے دیے گئے ایک طنزیہ تبصرے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد یہ معاملہ بحث کا موضوع بن گیا۔ ناظرین اور صارفین کی بڑی تعداد نے دونوں فنکاروں سے تحمل اور ذمہ دارانہ رویے کی توقع کا اظہار کیا۔ صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے، عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا پر وضاحتی پیغام جاری کیا اور کہا کہ اگر ان کے کسی بیان سے فہد مصطفیٰ کو رنج پہنچا ہو تو وہ دلی طور پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس معاملے کو مزید طول نہ دیا جائے بعد ازاں فہد مصطفیٰ نے بھی اپنے پروگرام میں عتیقہ اوڈھو سے معذرت کی، اُن کے فن اور شخصیت کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی دل آزاری ان کا مقصد نہیں تھا۔ یوں دونوں فنکاروں کی جانب سے باہمی احترام اور معذرت کے بعد یہ تنازع خوش اسلوبی سے ختم ہو گیا، جسے شوبز حلقوں میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سلمان خان کے والد
بالی ووڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان کی سرجری کے بعد ان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلیم خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں دماغ میں معمولی خون رسنے کی تشخیص کے بعد فوری طبی معائنے اور علاج کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا تھا، جہاں ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی گئی۔ فلم اسٹار عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سلیم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی صحت کی تازہ ترین صورتحال معلوم کی۔ عامر خان کے مطابق، سلیم خان فی الحال آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں، اور اہل خانہ ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ سلیم خان کی بیٹی الوِیرا اگنیہوتری روزانہ والد کی صحت کی پیشرفت سے اہل خانہ اور دوستوں کو آگاہ کر رہی ہیں، اور ابتدائی طبی رپورٹس کے مطابق ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ سلیم خان کے قریبی دوستوں اور بالی ووڈ کے دیگر معروف فنکاروں، جن میں شاہ رخ خان، سنجے دت اور کئی دیگر شامل ہیں، نے بھی ان سے ملاقات کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سب دعا گو ہیں کہ سلیم خان جلد صحت یاب ہو کر گھر واپس لوٹیں۔
جیکی شروف کی بیٹی
بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جیکی شروف کی صاحبزادی کرشنا شروف نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے افغان مسلمان کے ساتھ تعلق کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرشنا شروف ان دنوں ریئلٹی شو “دی 50” میں بطور شریکِ کار جلوہ گر ہیں، جہاں ایک قسط کے دوران انہوں نے کھل کر بتایا کہ وہ ایک افغان ایم ایم اے فائٹر کے ساتھ تعلق میں ہیں اور دونوں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ اگرچہ شو میں نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھی کا نام عبدالعظیم بداخشی ہے۔ کرشنا شروف نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات ممبئی میں ایک تقریب کے دوران ہوئی، جس کے بعد دونوں کے درمیان انسٹاگرام پر رابطہ شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً آٹھ ماہ تک ویڈیو کالز کے ذریعے بات چیت کے بعد دونوں نے گوا میں ملاقات کی، جہاں دو ہفتے ساتھ گزارنے کے بعد ان کے تعلق میں مزید گہرائی آئی۔ بعد ازاں دہلی میں کچھ وقت ساتھ گزارنے کے بعد، ممبئی میں ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ کرشنا کا کہنا ہے کہ ان کے تعلق کی بنیاد اعتماد، سمجھ بوجھ اور باہمی احترام پر قائم ہے محبت کے مفہوم پر بات کرتے ہوئے کرشنا شروف نے کہا کہ ان کے نزدیک محبت کا مطلب اپنے ساتھی کی خوشی کو اپنی ذات پر ترجیح دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ دونوں کی مادری زبانیں مختلف ہیں، تاہم زبان کی رکاوٹ کبھی ان کے رشتے میں حائل نہیں ہوئی۔
شادی کے بعد عورت
پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید اور ان کی اہلیہ اور اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کے بعد اپنی زندگی اور مکہ مکرمہ میں نکاح کے بارے میں کھل کر بات کی۔ گوہر رشید نے حالیہ ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ شادی کے بعد لوگ واقعی بدل جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور کبریٰ پہلے قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے۔ لیکن وقت کے ساتھ ہر شخص کی شخصیت میں کچھ نہ کچھ تبدیلی آتی ہے۔ بشریٰ انصاری اور اقبال حسین کی شادی کی دلچسپ کہانی: مداح حیران اداکار نے کہا کہ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو محسوس ہوتا ہے جیسے آپ نے کسی نئی شخصیت کے ساتھ زندگی شروع کی ہو۔ انہوں نے اس تبدیلی کو نکاح کی خوبصورتی قرار دیا اور کہا کہ شادی کے بعد ایک دوسرے کے بارے میں ہر روز نئی باتیں سامنے آتی ہیں۔ اداکارہ کبریٰ خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ شروع میں ہمارے درمیان اس موضوع پر بحث ہوتی تھی، جب گوہر کہتے تھے کہ تم بدل گئی ہو اور روایتی بیوی بن گئی ہو۔ تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: ہاں، کیونکہ میں تمہاری بیوی ہوں۔ رجب بٹ کے خاندان پر کم عمر بچے سے کام لینے کا الزام، سوشل میڈیا پر تنقید یاد رہے کہ پاکستانی اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں اپنا نکاح کیا تھا، جس میں ان کے قریبی خاندان، دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ ان نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ یہ کئی دن تک ٹرینڈ رہیں۔
ایشوریا رائے کے 400
بالی ووڈ کی معروف کاسٹیوم ڈیزائنر نیتا نے فلم ’جودھا اکبر‘ کے سیٹ کے دوران اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے زیورات کے تحفظ سے متعلق دلچسپ حقائق شیئر کیے ہیں۔ فلم میں پاکستان مخالف مواد بغیر اجازت شامل ہوا، بھارتی ہدایتکار نے مایوسی ظاہر کر دی نیتا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایشوریا کے تقریباً 400 کلوگرام سونے اور قیمتی پتھروں سے بنے زیورات کی حفاظت کے لیے پانچ مسلح سیکیورٹی گارڈز تعینات تھے۔ زیورات مخصوص اسٹور روم میں رکھے جاتے، نوٹ کیے جاتے اور ہر بار اداکارہ کو دیے جاتے، تاکہ ان کی مکمل حفاظت ہو سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار سیٹ پر جھمکا سے ایک چھوٹا موتی گر گیا، جس پر سیکیورٹی گارڈز نے فوری طور پر فکر ظاہر کی، لیکن بعد میں سب نے محسوس کیا کہ اصل میں صرف ایک چھوٹا سا موتی تھا۔ ایشوریا نے اس تاریخی فلم میں ملکہ جودھا کا کردار ادا کیا تھا، جبکہ فلم میں مرکزی کردار اداکار ریتک روشن نے بادشاہ اکبر کا کردار نبھایا، اور جنگی مناظرات میں بھاری آرمَر پہنے ہوئے تھے۔ نیتا نے بتایا کہ ریتک نے آرمَر کی ایک چھوٹی سی کمی محسوس کی اور خود ڈیزائنر سے اسے درست کروایا، جو ان کی محنت اور پیشہ ورانہ جذبے کی مثال ہے۔ ہر مرد بُرا نہیں ہوتا، عتیقہ اوڈھو کا عورت مارچ مباحثے پر ردِعمل واضح رہے کہ ’جودھا اکبر‘ کے ملبوسات اور زیورات کی تیاری میں چھ سو سے زائد دن لگے، اور یہ فلم اپنے دور کے سب سے شاندار تاریخی ڈیزائن کے لیے جانی جاتی ہے۔
عبدالرزاق کی دوسری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی دوسری شادی کی خواہش ظاہر کر دی، جس پر ان کی اہلیہ عائشہ رزاق نے بھی واضح موقف پیش کیا۔ عبدالرزاق نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسری شادی کی خواہش رکھتا ہوں اور اس حوالے سے اپنی اہلیہ سے کئی بار بات کر چکا ہوں۔ شادی کے چند ماہ بعد ڈاکٹر نبیحہ اور شوہر کے درمیان ازدواجی تنازعہ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ہر معاملے میں ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں اور ان کے کاموں میں ہمیشہ مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی گھر میں اہلیہ سے دوسری شادی کا کہتا ہوں تو جواب میری بیٹی کی طرف سے آجاتا ہے۔ اس موقع پر عبدالرزاق کی اہلیہ عائشہ نے کہا کہ بیٹی کو بس والد کو دیکھنا ہی کافی ہوتا ہے، جبکہ بیٹا تھوڑا معصوم ہے اور یہ برداشت نہیں کرے گا۔ سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کا حق خود حاصل ہے، اور آج کے دور میں دوسری اور تیسری شادی کو لوگ اسے ایک رجحان کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔ شادی کے بعد عورت بدل جاتی ہے؟ گوہر رشید کا کبریٰ خان سے متعلق دلچسپ بیان عبدالرزاق کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ لوگ ان کے بیان کو ذاتی معاملہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
عمر اور سرجریز پر
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفی اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے عمر اور سرجریز سے متعلق حالیہ بیانات نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تنازع اس وقت سامنے آیا جب عتیقہ اوڈھو نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفی کو اپنی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ عبدالرزاق کی دوسری شادی کی خواہش، اہلیہ کا دو ٹوک بیان اداکارہ نے کہا کہ بجائے اس کے کہ وہ کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خوب توجہ ملی اور صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ اس بیان کے جواب میں فہد مصطفی نے اپنے مشہور گیم شو کے دوران مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ شاید عتیقہ اوڈھو خود ان کی ہیروئن بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر چند سرجریز کروا لی جائیں تو وہ ان کے ساتھ کام کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ فہد مصطفی کے اس تبصرے کو بعض صارفین نے محض مزاح قرار دیا، جبکہ کئی حلقوں نے اسے غیر ضروری سمجھا۔ بعد ازاں، عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے معاملے کو خوش اسلوبی سے نمٹانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی نے ان کے بیان کا جواب نرم انداز میں دیا، تاہم اگر ان کے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ اس معاملے کو مزید طول نہ دیا جائے۔ ایشوریا رائے کے 400 کلو زیورات کی حفاظت کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی اس تمام صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، جہاں کچھ افراد نے فہد مصطفی کے مزاح کو سراہا، جبکہ کچھ نے عتیقہ اوڈھو کے مؤقف کی حمایت کی۔ معاملہ فی الحال دونوں فنکاروں کی وضاحتوں کے بعد ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
اصل عمر کیا ہے
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ عینا آصف کی عمر سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کا بالآخر خاتمہ ہو گیا۔ اداکارہ نے حالیہ گفتگو میں اپنی اصل عمر واضح کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بعض صارفین میری عمر کے بارے میں من گھڑت باتیں پھیلا رہے ہیں، کہیں مجھے کم عمر بتایا جا رہا ہے تو کہیں عمر بڑھا چڑھا کر پیش کی جا رہی ہے۔ عبدالرزاق کی دوسری شادی کی خواہش، اہلیہ کا دو ٹوک بیان اداکارہ نے دو ٹوک انداز میں بتایا کہ وہ اس وقت 16 سال کی ہیں اور رواں سال 17 سال کی ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی عمر کے حوالے سے کبھی کوئی بات چھپانے کی کوشش نہیں کرتیں اور ہر سال اپنی سالگرہ باقاعدگی سے مناتی ہیں۔ عینا آصف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ان کی ذاتی زندگی پر غیر ضروری بحث کرنے کے بجائے ان کے کام اور اداکاری پر توجہ دینی چاہیے۔ اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کا سلسلہ رک گیا، جبکہ مداحوں نے بھی ان کی صاف گوئی کو سراہا ہے۔
ہر مرد بُرا نہیں ہوتا
پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عورت مارچ سے متعلق جاری بحث پر اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرد برا نہیں ہوتا اور مردوں کو مجموعی طور پر منفی انداز میں پیش کرنا درست نہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ یہ کہنا کہ تمام مرد برے ہیں، ایک غلط بیانیہ ہے۔ وہ اس سوچ سے متفق نہیں ہیں۔ جب لوگ یہ بات کرتے ہیں تو انہیں یوں لگتا ہے جیسے ان کے والد، شوہر یا بھائی کی توہین کی جا رہی ہو، جبکہ وہ سب بہت اچھی شخصیت کے حامل ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ دنیا میں مسائل صرف پاکستان تک محدود نہیں ہیں۔ خواتین کو درپیش مشکلات عالمی سطح پر بھی موجود ہیں، اس لیے صرف ایک معاشرے کو نشانہ بنانا مناسب نہیں، ہمیں مسئلے کو مجموعی اور متوازن انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔ جیسے کچھ مرد غلط ہو سکتے ہیں، ویسے ہی کچھ عورتیں بھی منفی رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ انسان کو اس کے عمل اور کردار کی بنیاد پر پرکھا جائے، نہ کہ اس کی جنس کی بنیاد پر۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایسے مرد بھی ہیں جو رشتوں اور شادیوں میں ذہنی دباؤ اور مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، لیکن ان کی بات کم سنی جاتی ہے۔ معاشرے کو دونوں پہلوؤں کو سنجیدگی سے سننا چاہیے۔
فلم میں پاکستان
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سریرام راغوان نے فلم ’اکیس‘ میں شامل پاکستان مخالف مواد پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہدایتکار نے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران فلم کے آخر میں موجود پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر ہونے والے تنازعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اس ڈسکلیمر کے بارے میں بہت سوالات کیے، لیکن میں اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ کچھ فیصلے میرے کنٹرول میں نہیں تھے۔ ہر مرد بُرا نہیں ہوتا، عتیقہ اوڈھو کا عورت مارچ مباحثے پر ردِعمل رپورٹس کے مطابق فلم کے اختتام پر شامل کیے گئے اس بیان نے سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑا دی تھی کیونکہ فلم میں ایک پاکستانی بریگیڈیئر کو ہمدرد اور انسان دوست کردار میں دکھایا گیا تھا، جبکہ ڈسکلیمَر میں پاکستان پر سخت تنقید کی گئی تھی۔ سریرام راغوان نے واضح کیا کہ اس ڈسکلیمر کا اضافہ ان کی مرضی سے نہیں بلکہ فلم کے پروڈیوسر دینیش کی خواہش پر کیا گیا، جس کی وجہ سے فلم کے آخری حصے کی تاثیر متاثر ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا تھا کہ ناظرین خود فلم کی کہانی کو اپنے انداز سے سمجھیں، نہ کہ کسی واضح پیغام کی وجہ سے ان کی سوچ پر اثر پڑے۔
ایشوریا کے 400 کلو
نامور ڈیزائنر نیتا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے کے 400 کلو وزنی زیورات کی حفاظت 5 سیکیورٹی گارڈ کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا نے 2008 کی فلم جودھا اکبر کے سیٹ کے چند حیران کن اور دلچسپ واقعات شیئر کیے ہیں۔ 62 سالہ ہدایت کار اشوتوش گواریکر کی اس فلم میں ایشوریا رائے کے ساتھ مرکزی کردار ریتھک روشن نے نبھایا تھا۔ نامور خاتون ڈیزائنر نے بتایا کہ فلم کے ملبوسات غیر معمولی پیمانے پر تیار کیے گئے اور تقریباً 400 کلو زیورات بنے جن کی تیاری پر 600 سے زائد دن لگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشوریا رائے کے کردار کے لیے بنوائے گئے یہ زیورات بے حد قیمتی تھے، اس کےلیے سیٹ پر 5 سیکیورٹی گارڈ تعینات تھے جو ہر زیور کا مکمل ریکارڈ رکھتے تھے۔ نیتا نے یہ بھی کہا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران ایک موقع پر بالی کا چھوٹا سا موتی گرگیا جس کے باعث سیٹ پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، سب کو لگا کہ کوئی قیمتی زیور گم ہوگیا ہے لیکن بعد پتا چلا کہ ایک موتی تھا، جس کے بعد سب نے سکون کا سانس لیا۔ ملبوسات کی نامور ڈیزئنر 4 بار نیشنل ایوارڈ جیت چکی ہیں اور وہ بھارتی سنیما کی نمایاں کاسٹیوم ڈیزائنر سمجھی جاتی ہیں۔
کبریٰ نے شروع میں
پاکستانی اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ شروع میں ان کی اہلیہ اداکارہ کبریٰ خان نے ان سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ حال ہی میں نیا جوڑا رمضان ٹرانسمیشن میں دکھائی دیا، اس دوران گوہر رشید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کبریٰ نے شروعات میں شادی سے منع کردیا تھا، میرا دل ٹوٹ گیا تھا اور میں ایک سال تک پیچھے پڑا رہا۔ اداکار نے کہا کہ مجھے ان کو منانے میں ایک سال لگا، ان کی مہربانی کہ یہ مان گئیں۔ پروگرام میں کبریٰ نے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی ایسا سوچا نہیں تھا، ہم شروع سے دوست تھے لیکن جب گوہر نے پروپوز کیا تو میں نے کہا ہم تو بیسٹ فرینڈز ہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ آہستہ آہستہ مجھے احساس ہوا کہ شادی کرلینی چاہیے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ بات یہ نہیں ہوتی کہ آپ کس کے ساتھ رہ سکتے ہیں، بات یہ ہوتی ہے کہ کس کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا میں گوہر کے بغیر نہیں رہ سکتی تھی، اسی لیے پھر ہم نے شادی کرلی۔
رجب بٹ کے خاندان
لاہور: پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور فیملی ولاگر رجب بٹ کے خاندان پر کم عمر بچے سے کام لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا۔ وائرل ویڈیو کے بعد رجب بٹ کے خاندان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ویڈیو میں ایک کم عمر بچے کو گھر میں صفائی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں تقریباً 9 سالہ بچہ گھر کے اندر فرش کی صفائی کرتا نظر آ رہا ہے۔ جبکہ مبینہ طور پر رجب بٹ کی والدہ بھی وہاں موجود ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اسے چائلڈ لیبر قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کم عمر بچوں سے مشقت لینا قانوناً جرم ہے۔ اور اس کی کھلے عام تشہیر تشویشناک ہے۔ کئی افراد نے سوال اٹھایا کہ ایک معروف سوشل میڈیا شخصیت کے گھر میں ایسا واقعہ کیسے پیش آ سکتا ہے۔ جبکہ بعض صارفین نے خاندان کے رویئے پر بھی تنقید کی۔ سوشل میڈیا پر جاری بحث میں کچھ صارفین نے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ اور جابرانہ قرار دیا۔ جبکہ دیگر نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اس معاملے کا نوٹس لیں۔ تاحال رجب بٹ یا ان کے خاندان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
جانوروں کے تحفظ
پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر صوبے میں جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام اور حقوقِ حیوانات کے تحفظ کے لیے مؤثر قوانین نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اشنا شاہ نے اپنے خط میں حکومت کی صفائی، عوامی تحفظ اور نظم و ضبط کے حوالے سے حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پر ابھی تک مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے متعدد واقعات کا حوالہ دیا، جن میں ایک کتے کو گاڑی کے پیچھے باندھ کر سڑک پر گھسیٹنا، جانوروں کو منڈیوں میں نقصان پہنچانا، گدھوں کے ساتھ بدسلوکی اور غیر قانونی ڈاگ فائٹس شامل ہیں۔ اداکارہ نے مہم کے تحت پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے نس بندی اور ویکسین پروگرامز، بدسلوکی کے کیسز پر سخت سزائیں، گدھوں کے ریگولیٹری قوانین، جنگلی جانوروں کی پالتو بنانے پر پابندی، اور چڑیا گھروں کو پناہ گاہوں میں تبدیل کرنا جیسے اقدامات کیے جائیں۔ اشنا شاہ نے مذہبی نقطہ نظر بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ جانور اللہ کی مخلوق ہیں، اور اسلام میں ان کے ساتھ ہمدردی و احترام کا خاص طور پر حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سخت قوانین نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک میں جانوروں کے حقوق کے لیے مثال قائم کریں گے۔
ایمان فاطمہ کے بھائی
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی بیوی ایمان فاطمہ کے درمیان تعلقات کے تنازع پر ریہان طارق نے خاموشی توڑ دی ہے۔ ایمان کے بھائی آئون نے حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن بیانات کا مقصد صرف اپنی بہن کا دفاع کرنا تھا، خاص طور پر جب وہ حاملہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے رجب کو ذاتی طور پر نشانہ نہیں بنایا، بلکہ اپنی بہن کی حمایت کی۔ آئون نے ویزا کے مسترد ہونے کے حوالے سے شائع رپورٹس کے بارے میں بھی کہا کہ اس معاملے کی مکمل حقیقت معلوم نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں کہ ویزا واقعی مسترد ہوا یا یہ رجب کی جانب سے دعویٰ تھا، لیکن ابتدائی طور پر خاندان نے اس پر اعتماد کیا تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ عوامی سطح پر بات کرنے کا فیصلہ شاید تنازع کو بڑھا گیا، لیکن انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی بہن کا دفاع کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے معروف فیملی و لاگر رجب بٹ نے پہلے اپنی بیوی ایمان کے بھائی کو لائیو سیشن میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس دوران انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ ویڈیوز اور چیٹس لیک کی گئی ہیں، جبکہ انہوں نے ایمان کے ساتھ اخراجات اور معاملات کی وضاحت بھی کی تھی۔
بشریٰ انصاری اور اقبال حسین
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے شوہر اور معروف اداکار و ہدایتکار اقبال حسین نے اپنی شادی سے متعلق دلچسپ حقائق سے پردہ اٹھا دیا، جس نے شوبز حلقوں اور مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقبال حسین نے بتایا کہ ان کی اور بشریٰ انصاری کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ ایک ڈرامے میں کام کر رہی تھیں اور وہ خود یورپ جانے کی تیاری میں تھے۔ رمضان سے پہلے ساڑھیاں اور اب سر پر دوپٹہ؟ جویریہ سعود پر لائیو پروگرام میں تنقید اداکار کے مطابق شادی پر بات اس وقت شروع ہوئی جب بشریٰ نے انہیں سنجیدگی سے شادی کے بارے میں سوچنے کا مشورہ دیا۔ اس پر اقبال حسین نے جواب دیا کہ وہ اکیلے زندگی گزارنے میں مطمئن ہیں، اچھی آمدن رکھتے ہیں، دو گاڑیاں اور گھر میں نوکر بھی موجود ہیں، اس لیے انہیں شادی کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ اقبال حسین نے بتایا کہ ایک موقع پر بشریٰ انصاری نے انہیں امریکا میں مقیم کچھ افراد سے ملوانے کی بات کی اور شادی کا مشورہ دیا۔ اس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ آپ بھی اکیلی ہیں، آپ ہی مجھ سے شادی کر لیں۔ اقبال حسین کے مطابق چند دن بعد بشریٰ انصاری کی بہن اسما عباس کا فون آیا، جنہوں نے پوچھا کہ آیا وہ بشریٰ کے ساتھ مذاق کر رہے تھے یا سنجیدہ ہیں۔ اقبال نے واضح کیا کہ وہ بالکل سنجیدہ تھے اور انہیں ہمیشہ سے عمر میں بڑی خواتین پسند رہی ہیں۔ ایمان فاطمہ کے بھائی نے رجب بٹ تنازع پر خاموشی توڑی واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی شادی کے تقریباً 36 سال بعد علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے چند برس گزرنے کے بعد انہوں اقبال حسین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس جوڑے نے اپنے تعلقات کو کھلے دل سے عوام کے سامنے رکھا، جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔
اکشے کمار کی بھارت
نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے شمال مشرقی بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور امتیازی سلوک کی شدید مذمت کر دی۔ بال ووڈ اداکار اکشے کمار حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں ایک کنٹیسٹنٹ نے اپنا ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں بعض افراد نے اس کے چہرے کے خدوخال کی بنیاد پر اسے ’چین جاؤ‘ جیسے جملے کہے اور یہاں تک کہ کووڈ-19 پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے اکشے کمار نے کہا شمال مشرقی بھارت کے لوگ بھی اتنے ہی بھارتی ہیں۔ جتنے میں اور آپ سب ہیں۔ یہ امتیاز ناقابل قبول ہے۔ اداکار نے اس مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لیے اپنے میک اپ آرٹسٹ کو بھی اسٹیج پر بلایا۔ آرٹسٹ نے بتایا کہ اسے اکثر صرف شکل و صورت کی بنیاد پر ’چائنیز‘، ’چنکی‘ اور ’مومو‘ جیسے توہین آمیز القابات سے پکارا جاتا رہا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ کا بیان سننے کے بعد اکشے کمار نے کہا کہ اس واقعے نے انہیں یقین دلا دیا ہے کہ ایسے واقعات واقعی پیش آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری اور اقبال حسین کی شادی کی دلچسپ کہانی: مداح حیران انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ شمال مشرقی بھارت کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔ وہ سب بھارتی ہیں۔ وہ اتنے ہی بھارتی ہیں جتنا میں ہوں، آپ ہیں اور یہاں بیٹھے تمام لوگ ہیں۔
ہراسانی و استحصال
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے حالیہ تنازع پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔ حال ہی میں سابق ماڈل ماہ نور رحیم نے ہانیہ عامر کو پروڈیوسر عمر مختار کی دوست ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جن پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اداکارہ نے ان الزامات کا جواب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی اسٹوری پردیا اور وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے تنازع میں میرا نام لیا گیا ہے، مجھے اس معاملے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی میں اس میں شامل تھی۔ اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر اس حوالے سے انسٹا اسٹوری میں یہ بھی لکھا کہ میں ہراسانی، استحصال اور کسی بھی ایسے رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھتی ہوں جو خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت اور وقار کو متاثر کرے، یہ سنجیدہ مسائل ہیں جنہیں ہمیشہ احترام اور سنجیدگی کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے پروڈیوسر کے خلاف آواز اُٹھانے والی خواتین کی حمایت کی اور خواتین و بچیوں کے لیے محفوظ ماحول کی اہمیت پر زور دیا۔ ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ انہوں نے متعلقہ فرد سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور کسی کے اعمال کو دوسرے سے نہ جوڑا جائے، میری وابستگی تمام صنعتوں اور کمیونٹیز میں جوابدہی، احترام اور محفوظ جگہوں کو فروغ دینے کے لیے ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم نقصان دہ رویے کو چیلنج کریں، بولنے والوں کی حمایت کریں، اور ایسے معیارات کو برقرار رکھیں جو ہر وقت خواتین اور لڑکیوں کے وقار کا تحفظ کرتے ہیں۔
آئی ایم ایف مشن کی
اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بڑا انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان میں غربت بڑھ کر 28.8 فیصد ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی آمد سے عین قبل پاکستان میں غربت کے حوالے سے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ تازہ ترین تخمینوں کے مطابق گزشتہ 6 سالوں کے دوران ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 25-2024 میں پاکستان کی 28.8 فیصد آبادی غربت کے بے رحم شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے۔ پاکستان میں غربت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 19-2018 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی، لیکن گزشتہ 6 سالوں کے دوران اس میں تقریباً 6.9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 25-2024 کے حالیہ سروے پر مبنی تخمینوں کے مطابق، اب ملک میں غربت کی شرح 28.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ صوبائی سطح پر بھی غربت کے گراف میں تیزی دیکھی گئی ہے، جس سے خاص طور پر پنجاب اور سندھ شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ گزشتہ 6 سالوں میں آئی ایم ایف کے تین استحکام پروگرامز، کوو 19 کے اثرات، اجناس کے سپر سائیکلز، مہنگائی میں اضافہ، کم جی ڈی پی ترقی کی شرحیں، دو شدید سیلاب اور گندم کی سپورٹ قیمتوں کو ترک کرنا جیسے مختلف عوامل کی وجہ سے پاکستان میں غربت کی سطح میں شدید اضافہ ہوا۔
عائزہ اور دانش نے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور نے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں اپنے روحانی سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں، جو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ دونوں فنکاروں نے اپنے مصروف فنی معمولات سے وقت نکال کر رمضان المبارک کے بابرکت ایام مکہ مکرمہ میں گزارنے کا انتخاب کیا، جسے مداحوں کی جانب سے ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ شیئر کی گئی تصاویر میں جوڑی کو مسجد الحرام کے روحانی اور پُرسکون ماحول میں عبادت اور دعا میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔ عائزہ خان نے تصاویر کے ساتھ ایک مختصر پیغام بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے اتحاد، سکون اور دلوں کے باہمی ربط کے لیے دعا کی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں، شوبز شخصیات اور صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کا یہ مقدس سفر نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے باعثِ خوشی ہے بلکہ دیگر افراد کے لیے بھی ایک مثبت مثال پیش کرتا ہے۔
نامور فلم ساز کا گھر
بالی ووڈ کے سینئر فلم ساز اور ہدایتکار ایم ایم بیگ اپنے گھر اندھیری ویسٹ میں مردہ پائے گئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے فلمی حلقوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ایم ایم بیگ کے پبلِسِسٹ حنیف زویری کے مطابق بیگ صاحب کئی دنوں سے بیمار تھے اور گھر میں تنہا رہ رہے تھے۔ پڑوسیوں نے کئی دن تک ان کے دکھائی نہ دینے اور گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا کا انتقال، فلمی دنیا سوگوار بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق جب پولیس گھر کے اندر گئی تو بیگ صاحب کی لاش ملی اور فوری طور پر ان کی بیٹی کو اطلاع دی گئی۔ اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ ایم ایم بیگ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا اور مشہور ہدایتکاروں جیسے جی او ایم پرکاش، وِمل کمار، اور راکیش روشن کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے کئی معروف فلموں میں حصہ لیا، جن میں آدمی کھلونا ہے، جیسی کرنی ویسی بھرنی، کرز چکانا ہے، کالا بازار، اور کشن کنہیا شامل ہیں۔ بیگ صاحب نے بطور ہدایتکار بھی کام کیا اور 1994 کی فلم ’’چھوٹی بہو‘‘ ڈائریکٹ کی، جس میں شلپا شیروڈکر مرکزی کردار میں تھیں۔ سلمان خان کے والد سلیم خان کی آئی سی یو سے رپورٹ سامنے آگئی ان کی بیٹی بیبی گڈو (شاہندا بیگ) 1980 کی دہائی میں ایک معروف چائلڈ آرٹسٹ تھیں اور کئی مقبول فلموں میں جلوہ گر رہیں، جن میں ’’آخیر کیوں؟، ناگینہ، پیار کیا ہے پیار کریں گے، اور اولاد’’ شامل ہیں۔
روہت شیٹی کے گھر
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی کے ممبئی میں واقع گھر پر فائرنگ کے واقعے میں تحقیقات نے اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے فائرنگ میں ملوث مرکزی شوٹر سمیت مجموعی طور پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ نامور فلم ساز کا گھر میں اچانک انتقال، لاش کئی دن پرانی ہونے کی تصدیق پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے مرکزی ملزم کو اینٹی ایکسٹورشن سیل نے حراست میں لیا، جس کے قبضے سے وہ پستول برآمد ہوا جس سے فائرنگ کی گئی تھی۔ اس اسلحے کو فرانزک اور بیلسٹک معائنہ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے تاکہ شواہد کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعہ فروری کے اوائل میں پیش آیا، جب روہت شیٹی کے گھر کے باہر متعدد فائر کیے گئے تھے۔ خوش قسمتی سے اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان واقعے کے فوراً بعد فرار ہو گئے تھے، جنہیں بعد ازاں مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ شواہد بھی ملے ہیں کہ اس واقعے کے پیچھے منظم مجرمانہ نیٹ ورک کارفرما ہو سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان بھی موجود ہے۔
رمضان سے پہلے
پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جویریہ سعود لائیو پروگرام کے دوران ایک کالر کے لباس سے متعلق سوال کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا اور ناظرین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لائیو کال کے دوران کالر نے جویریہ سعود سے سوال کیا کہ رمضان سے پہلے وہ بیرونِ ملک ایک فیشن شو میں ساڑھی پہنتی تھیں، جبکہ اب رمضان ٹرانسمیشن کے دوران سر پر دوپٹہ اوڑھ کر دینی گفتگو کر رہی ہیں۔ کالر نے یہ بھی پوچھا کہ اگر پہلے ایسا لباس پہنا گیا تو اب اچانک مذہبی انداز کیوں اپنایا جا رہا ہے۔ جس کے بعد کالر نے مولانا آزاد جمیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ اب جویریہ ایسا نہ کریں۔ جویریہ سعود نے اس سوال کے جواب میں وضاحت دی کہ مذکورہ فیشن شو برطانیہ میں ہوا تھا اور وہاں شدید سردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھی کے ساتھ مکمل باڈی سوٹ اور تھرمل لباس بھی پہنا ہوا تھا تاکہ موسم کی شدت سے محفوظ رہا جا سکے۔ پروگرام کے دوران جویریہ نے اپنے کمیز کی آستین سے باڈی سوٹ کی آستین بھی دکھائی اور کہا کہ ہر لباس کے ساتھ یہ پہنا ضروری ہوتا ہے، اور اس موقع پر بھی پہنا ہوا تھا۔ اس گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل مخلوط رہا۔ کچھ صارفین نے جویریہ کی وضاحت کو درست قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ میڈیا پر موجود شخصیات کو اپنے طرزِ لباس اور بیانات میں مستقل مزاجی دکھانی چاہیے، خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران۔ واضح رہے کہ حال ہی میں جویریہ سعود نے پاکستان فیشن ویک (PFW) میں ریمپ پر واک کی، جہاں انہوں نے اپنے ملبوسات کے مجموعے کی نمائش کی۔ اس موقع پر ان کی بیٹی جنت اور فلم اسٹار ثناء نواز بھی موجود تھیں۔ جویریہ نے سلور ہاف بلاؤز اور لانگ جیکٹ کے ساتھ سیاہ ساڑھی پہنی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کی، تاہم کچھ افراد نے اس انتخاب پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔
جیل میں سگریٹ نوشی
بالی وڈ اداکار راج پال یادیو نے جیل میں سگریٹ نوشی کیلئے جگہ مختص کرنے کی فرمائش کردی۔ اداکار راج پال یادیو نےچیک باؤنس کیس میں عدالتی احکامات کے مطابق خود کو جیل حکام کے حوالے کردیا تھا تاہم بدھ کے روز اداکار نے جیل سے رہائی حاصل کرلی جس پر انہوں نے فلمی برادری اور پرستاروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ جیل سے رہائی کے بعد ضلع شاہجہاں پور میں اپنے آبائی گاؤں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج پال یادیو نے کہا کہ انہیں لوگوں سے بے پناہ محبت ملی۔ جیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیلوں کے اندر بھی سگریٹ نوشی کے لیے مخصوص جگہ ہونی چاہیے، جیسے کہ ریلوے اسٹیشنز اور ہوائی اڈوں پر سہولیات دستیاب ہوتی ہیں۔ اداکار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جیلوں کو اصلاحی مراکز کے طور پر کام کرنا چاہیے جہاں قیدیوں کو تبدیلی کے لیے منظم مواقع فراہم کیے جائیں۔ واضح رہے کہ نئی دہلی ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں جس پر انہوں نے تہاڑ جیل میں گرفتاری دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے وکیل کی جانب سے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست کی گئی تھی اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا جس پر عدالت نے انکار کردیا۔
وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شادی کی تقریب 26 فروری 2026 کو اودھپور، راجستھان میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں صرف خاندان کے قریبی افراد، رشتے دار اور چند منتخب دوست مدعو ہوں گے۔ سلمان خان کے والد سلیم خان کی آئی سی یو سے رپورٹ سامنے آگئی تقریب میں شامل تمام مہمانوں کے لیے موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی تاکہ کسی بھی قسم کی تصاویر، ویڈیوز یا معلومات لیک نہ ہو سکیں۔ علاوہ ازیں، شادی کی تصاویر اور ویڈیوز تیار کرنے والی پروفیشنل ٹیم نے بھی این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدے) پر دستخط کیے ہیں تاکہ تقریب کی ہر چیز مکمل طور پر رازداری میں رہے۔ اگرچہ شادی نجی ہوگی، تاہم بعد میں فلمی دنیا کے لیے خصوصی ریسپشن یا ملاقات کا سیشن حیدرآباد میں منعقد کرنے کا امکان ہے، جس میں میڈیا اور مداح جوڑے سے ملاقات کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ وجے اور رشمیکا نے گزشتہ سال 3 اکتوبر 2025 کو منگنی کی تھی، اور حال ہی میں اداکار کی شادی کا دعوت نامہ کارڈ بھی منظر عام پر آیا تھا۔
میں خود کو سلیبرٹی نہیں
پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے شوبز انڈسٹری میں اپنے تجربات اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے چھپے ہوئے حقائق پر بات کی ہے۔ ثروت گیلانی نے حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنے کام میں ایماندار رہوں، لیکن سچ یہ ہے کہ انڈسٹری کے اندر سب لوگ ایک دوسرے کی کامیابی پر خوش نہیں ہوتے، حسد اور مقابلہ بازی یہاں واقعی بہت عام ہے۔ اداکارہ در فشاں سلیم کا رمضان کے آغاز پر محبت بھرا پیغام اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو سلیبرٹی نہیں کہتی، کیونکہ اصل میں وہ لوگ جنہیں واقعی سراہنا چاہیے۔ مثال کے طور پر، ‘چڑیلز’ اور ‘جوئے لینڈ’ میں جو کام میں نے کیا، اس کی تعریف میں چاہتی تھی کہ وہ لوگ دیکھیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ لوگ اکثر اپنے مفاد میں زیادہ سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں عورتوں کے کردار عموماً کمزور یا پریشان دکھائے جاتے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ عورتوں کی جدوجہد، کامیابی اور ان کی محنت کو دکھایا جائے، تاکہ لوگ واقعی متاثر ہوں اور سبق حاصل کریں۔ ثروت گیلانی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر صرف پوسٹ کرنا یا اسٹوریز ڈالنا سپورٹ نہیں ہے، سچائی یہ ہے کہ لوگ واقعی ایک دوسرے کی کامیابی کا جشن مناتے ہیں یا نہیں، یہ دیکھنا ضروری ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہ سب تجربات دیکھے اور سمجھا کہ اگر آپ اپنے کام میں ایماندار ہیں تو بھی آپ کو انڈسٹری کے اندر واقعی سپورٹ نہیں ملتی۔ لیکن پھر بھی، میں اپنے فن کے ساتھ ایماندار رہنا چاہتی ہوں اور یہی میری ترجیح ہے۔ صبا فیصل کے فروٹ چاٹ بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ان کے اس بیانات نے شوبز حلقوں میں فنکاروں کے درمیان مقابلہ بازی، حسد اور سپورٹ نہ ہونے جیسے موضوعات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، اور مداح بھی اداکارہ کے موقف پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عمرہ کے دوران پیش
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے جدید خواتین اور ایمان سے متعلق معاشرے میں پائے جانے والے تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثروت نے حال ہی میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کیا، جس نے انہیں اس سوچ پر غور کرنے پر مجبور کیا کہ معاشرہ جدید طرزِ زندگی اپنانے والی خواتین کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔ عماد وسیم کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں ثروت گیلانی کے مطابق ایک مداح نے انہیں دیکھ کر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ واقعی وہی ہیں اور یہاں کیا کر رہی ہیں۔ اس سوال میں یہ تاثر نمایاں تھا کہ ایک جدید لباس پہننے والی اور خودمختار انداز رکھنے والی خاتون مذہبی عبادت انجام نہیں دے سکتی۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ایمان ایک ذاتی اور قلبی معاملہ ہے، جس کا تعلق انسان کے باطن سے ہوتا ہے، نہ کہ اس کے لباس یا طرزِ زندگی سے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فرد کے ظاہری انداز کو بنیاد بنا کر اس کے ایمان کا اندازہ لگانا درست نہیں، کیونکہ ہر شخص اپنے رب کے سامنے خود جواب دہ ہے۔ عاصم اور ہانیہ کی وائرل ویڈیو، میرب علی کی اسٹوری نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ثروت گیلانی کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی ملی، جہاں متعدد صارفین نے ان کی صاف گوئی اور مثبت سوچ کو سراہا۔
رمضان المبارک کے
لاہور: پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ماہ رمضان کے احترام میں صوبے بھر کے تھیٹرز ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں عوامی تقدس اور مذہبی احترام کے پیش نظر تمام فلم اور ڈرامہ تھیٹرز عارضی طور پر بند رہیں گے۔ اس دوران کسی بھی تھیٹر کو عوامی نمائش کی اجازت نہیں ہو گی۔ حکومت پنجاب کے فیصلے کے تحت تمام تھیٹر مالکان، لائسنس ہولڈرز اور پروڈیوسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر من و عن عمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھیٹر کے خلاف قانونی اور انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بالی وڈ کے اسکرین
بالی وڈ کے مشہور اسکرین رائٹر اور معروف اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں منگل کی صبح داخل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 90 سالہ سلیم خان کو صبح تقریباً 8:30 بجے فیملی ڈاکٹراسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ لے آئے جہاں فوری طبی امداد کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ سلیم خان کی حالت اس وقت مستحکم ہے، تاہم ان کی طبی حالت پر قریبی نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا کی شادی، دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل خاندان کی جانب سے رازداری کی درخواست کے پیش نظر اسپتال نے فی الحال مزید طبی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ میڈیا اور فینز کی جانب سے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالی وڈ اسٹارز بھی سلیم خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ اس واقعے نے فلمی دنیا میں تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ سلیم خان کو بالی وڈ میں ایک لیجنڈ اور بااثر اسکرین رائٹر کے طور پر جانا جاتا ہے اور ان کی صحت سے متعلق خبریں شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا کے
بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا طویل بیماری کے بعد دہلی میں انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر نے فلمی دنیا اور مداحوں کو غمزدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کے ہمراہ فوری طور پر دہلی پہنچے، جہاں سنیل ملہوترا کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عمرہ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر ثروت گیلانی کا مؤقف سامنے آ گیا سدھارتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک ایسے انسان تھے جن میں نایاب دیانتداری، ایمان داری اور اعلیٰ اخلاق تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کے والد نے کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور سخت حالات میں بھی مثبت سوچ اور دیرپا کردار کا مظاہرہ کیا۔ سدھارتھ نے مزید لکھا کہ پاپا، آپ کی دیانتداری میری میراث ہے۔ آپ کی قوت آج بھی مجھے ہر روز رہنمائی دیتی ہے۔ آپ کی مثبت سوچ اب بھی ہمارے خاندان کو مضبوط رکھتی ہے۔ آپ نے ہمیں سکون سے چھوڑ کر جِنّ اقدامات کا راستہ دکھایا، وہ کبھی بھلائے نہیں جا سکتے۔ میں جو کچھ بھی ہوں، وہ آپ کی وجہ سے ہوں، اور میں آپ کا نام، آپ کی قدریں اور آپ کی روشنی ہمیشہ آگے بڑھاؤں گا۔ عماد وسیم کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں سدھارتھ نے اپنے والد کو اپنا پہلا ہیرو اور رہنما بھی قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اُن کی پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں اور دیگر سلیبریٹیز نے بھی گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عاصم اور ہانیہ کی وائرل
پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور پاپ گلوکار عاصم اظہر کی ایک ساتھ رقص کرتی ویڈیو کے وائرل ہونے کے چند دن بعد، اداکارہ میرب علی کے انسٹاگرام پیغام نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ میرب علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میرے بارے میں فکر نہ کریں، اپنے اعمال پر غور کریں۔ اگرچہ اس پیغام میں کسی شخص کا نام نہیں لیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے اسے حالیہ وائرل ویڈیو اور سابقہ تعلقات کے تناظر میں جوڑ کر تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ میں عاصم اظہر کا نام لوں؟ ہانیہ عامر کے شرارتی جواب سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا یاد رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی تقریباً تین سال تک قائم رہی، تاہم بعد ازاں دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی، جس پر مداحوں نے حیرت اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی سالگرہ منفرد انداز میں منائی، اور تقریب کا تھیم شادی رکھا، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔ تقریب میں ہانیہ زرد لباس میں ملبوس تھیں اور مایوں و مہندی کے سجاوٹی عناصر کے درمیان خوشی سے رقص کرتی نظر آئیں۔ ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان کے بعد عاصم اظہر کا بیان بھی سامنے آ گیا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں گلوکار عاصم اظہر بھی موجود تھے، جس سے دونوں کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔ ہانیہ عامر نے واضح کیا کہ یہ ایک تخلیقی سالگرہ تھی، حقیقی شادی نہیں، اور مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے انہوں نے پیچھے سے منظر والی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔ اس منفرد تھیم اور وائرل ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دیا اور مداحوں کی دلچسپی میں اضافہ کیا۔
عماد وسیم کی دوسری
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اور قومی کرکٹر عماد وسیم نے دوسری شادی کر لی ہے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عماد وسیم کا نکاح 16 فروری کو ہوا، اور پہلی تصاویر اور ویڈیوز ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے شیئر کیں، جن میں عماد وسیم اور نائلہ راجہ نامی وکیل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر شادی کے جوڑے کے طور پر کیک کاٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ عماد وسیم کی دوسری شادی، سابق اہلیہ کا نیا دعویٰ سامنے آ گیا بعد ازاں عماد وسیم اور نائلہ راجہ دونوں نے اپنے انسٹاگرام پیجز پر شادی کی باقاعدہ تصدیق بھی کی۔ عماد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی پہلی شادی کامیاب نہیں ہو سکی، جو ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا، تاہم اس دوران انہیں اپنی زندگی کی سب سے بڑی نعمت، یعنی اپنے بچوں کی صورت میں خوشیاں ملیں، جن سے ان کی محبت بے پناہ ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ دسمبر 2025 میں طلاق کے بعد، انہوں نے غور و فکر اور والدین کی رہنمائی کے بعد نائلہ راجہ سے شادی کا فیصلہ کیا۔ ان کی خواہش ہے کہ یہ نیا رشتہ امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی ہو۔ دوسری جانب، نائلہ راجہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ کیا، ایک ایسے شاندار شخص سے شادی کر کے۔ اگر یہ آپ نہ ہوتے تو شاید میں کبھی بھی شادی کرنے کا انتخاب نہ کرتی۔ آپ نے بے شمار طریقوں سے میری حفاظت کی، حتیٰ کہ جب آپ خود اپنی جدوجہد میں مصروف تھے۔ واضح رہے کہ جولائی 2025 میں نائلہ راجہ نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی تھی جب انہیں عماد وسیم کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس وقت ثانیہ اشفاق عماد وسیم کے تیسرے بچے کی ماں بننے والی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ عماد وسیم نے اپنی پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے تقریباً دو ماہ بعد ہی دوسری شادی کی ہے۔
وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا
بالی ووڈ کی مقبول جوڑی وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کے حوالے سے ایک دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اس دعوت نامے میں شادی کی تاریخ 26 فروری 2026 اور شادی کے بعد ریسپشن 4 مارچ کو حیدرآباد میں منعقد ہونے کی تفصیل شامل ہے۔ عماد وسیم کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں وائرل دعوت نامے میں لکھا گیا ہے کہ دونوں اپنی زندگی کے اس اہم مرحلے میں اپنے دوستوں، ساتھیوں اور چاہنے والوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنا چاہتے ہیں۔ شادی ایک چھوٹی اور نجی تقریب ہوگی، جبکہ ریسپشن شام 7 بجے شروع ہوگی۔ یہ دعوت نامہ سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہا ہے اور مداح اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، تاہم دونوں فنکاروں نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق نہیں کی، جس سے افواہوں اور قیاس آرائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شائقین نے انسٹاگرام، یوٹیوب اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر شادی کے امکان اور دعوت نامے کی صداقت پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے جوش و خروش دکھایا تو کچھ نے محتاط ردعمل دیا۔ عاصم اور ہانیہ کی وائرل ویڈیو، میرب علی کی اسٹوری نے ہنگامہ کھڑا کر دیا واضح رہے کہ وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا کی مشترکہ فلموں کی مقبولیت اور سکرین پر کیمسٹری نے مداحوں میں دلچسپی اور توقعات بڑھا دی ہیں، اور اسی وجہ سے ان کی شادی کی افواہوں نے میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔
مالی سال 2025-26
اسلام آباد: مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد زرمبادلہ کما کر ملکی ڈیجیٹل معیشت کے استحکام اور عالمی منڈی میں پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی بڑھتی طلب کا واضح ثبوت فراہم کیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر کے عرصے میں کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کے شعبے میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ آمدن 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی۔ اس طرح سال بہ سال بنیادوں پر 58 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت فری لانسرز کی سہولت اور قومی معیشت میں ان کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر آئی ٹی کے مطابق پالیسی اصلاحات، نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی معاونت کو ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ تاکہ فری لانسرز کو باقاعدہ معیشت کا حصہ بنایا جا سکے۔ اور وہ قومی برآمدات میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ حکومت کی جانب سے فری لانسرز کو غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس کھولنے اور اپنی آمدن کا 50 فیصد تک ڈالر کی صورت میں برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) میں رجسٹرڈ فری لانسرز پر صرف 0.25 فیصد کی انتہائی کم ٹیکس شرح عائد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دوسری جانب ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کل وقتی اور جزوقتی فری لانسرز کی تعداد تقریباً 23 لاکھ 70 ہزار ہے۔ جبکہ عالمی فری لانسنگ مارکیٹ پلیسز پر پاکستانی فری لانسرز کا شمار سرفہرست تین یا چار ممالک میں ہوتا ہے۔
ہانیہ کے ساتھ عاصم
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معنی خیز انسٹا اسٹوری پوسٹ کی۔ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد اچانک دونوں نے راہیں جدا کرلیں۔ اپنی منگنی ٹوٹنے پر میرب علی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جبکہ حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد اداکارہ میرب علی نے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی۔ اداکارہ کی جانب سے پوسٹ اسٹوری میں یہ واضح نہیں کہ انہوں نے کس معاملے پر اسٹوری لکھی ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس اسٹوری کو عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو سے جوڑا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ میرے لیے فکر مند نہیں ہوں، اپنے کیے کی فکر کریں۔ میرب علی کی یہ اسٹوری ناصرف سوشل میڈیا صارفین میں زیر بحث ہے بلکہ یہ خبروں کی زینت بھی بنی ہوئی ہے۔
ہانیہ کی شادی کی تقریبات
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیو کی اصل کہانی بتا دی۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اداکارہ ہانیہ عامر کو گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ نے پیلے رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ ہاتھوں میں پھولوں کے گجرے اور سر پر دوپٹہ پہن کر دلہن کی طرح تیار ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ تاہم اس سے پہلے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ شادی کی خبریں صرف اس ویڈیو سے نہیں بلکہ ایک نجومی کی ہانیہ عامر کی شادی سے تعلق پیشگوئی کے بعد سامنے آئیں جس میں نجومی کی جانب سے اداکارہ کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اس سال شادی نہ کریں جو ان کیلئے خوش قسمت ثابت نہیں ہوگی۔ سوشل میڈیا پر بے تہاشہ شادی کی خبروں کے بعد اداکارہ نے اپنی سالگرہ کو ہی مہندی کی تھیم پر منانے کا فیصلہ کیا اور سالگرہ میں وہ مہندی کی دلہن بن گئی۔
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ہمراہی کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کراچی: جیو ٹی وی اور معروف ہدایتکار بابر جاوید کی مشترکہ پیشکش، نیا شاہکار ڈرامہ سیریل ”ہمراہی“ ناظرین کیلئے سال کی سب سے بڑی اور یادگار محبت بھری کہانی لے کر بہت جلد ٹی وی اسکرین کی زینت بننے جا رہا ہے۔ ڈرامے کا ایکشن، تھرل اور تجسس سے بھر پور شاندار ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس نے عوام کے دلوں میں بے قراری کی لہر دوڑ ادی ہے۔ ”ہمراہی“ کے مرکزی کردار دانش تیمور اور ہر دلعزیز اداکارہ حبہ بخاری کی اسکرین پر رومانوی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ڈرامے میں اظفر رحمان، حاجرہ یامین اور شیز سجاد گل بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔ ”ہمراہی“ کی ہدایتکاری کے فرائض بابر جاوید انجام دے رہے ہیں جبکہ اس کی متاثر کن اور جذبات سے بھرپور تحریر زنجبیل عاصم کے قلم کا شاہکار ہے۔ ڈرامے کی پہلی جھلک نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچادی ہے۔ یاد رہے کہ یہ سال 2026 کی سب سے بڑی اور یادگار رومانٹک پیشکش بننے جا رہا ہے۔
جیل جانے سے قبل معروف اداکار راجپال یادیو کا آخری بیان وائرل
چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ اداکار راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل آخری بیان وائرل ہورہا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے پولیس کے سامنے خود کو سرنڈر کیا لیکن اس سے قبل انہوں نے ایک آفیشل بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ واضح رہے کہ نئی دہلی ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے وکیل کی جانب سے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست کی گئی تھی اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا جس پر عدالت نے انکار کردیا۔
سونا چاندی ڈرامے کی
پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے سونا چاندی کی معروف اداکارہ عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کردی۔ حال ہی میں اداکارہ عابدہ بیگ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ کو آبدیدہ دیکھا گیا۔ ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں عابدہ بیگ ہوں جس نے 35 سال فن کی خدمت کی اور میرے مرحوم شوہر مرزا رشید اختر نے بھی 40 سال انڈسٹری کو دیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میتیں پڑی ہوتی تھیں لیکن ہم پھر بھی کام کیلئے سیٹ پر جاتے تھے، میں اس وقت بہت دکھ میں ہوں، میرے ساتھ ظلم ہوا ہے، میرے گھر کی چھت چھن گئی ہے اور اتنے پیسے نہیں کہ کرائے کہ گھر میں رہ سکیں۔ عابدہ بیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا کل اثاثہ میرا گھر تھا جس کیلئے میری مدد کی جائے۔ یاد رہے کہ سونا چاندی 1983 میں پی ٹی وی سے نشر ہونے والا ایک کامیڈی ڈرامہ تھا۔
صبا قمر کے کراچی سے
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کراچی میں مستقل رہائش اختیار نہ کرنے سے متعلق اپنے بیان پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا ہے۔ صبا قمر نے گزشتہ برس ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مستقل طور پر کراچی منتقل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتیں اور صرف کام کے سلسلے میں وہاں جاتی ہیں، جس کے بعد واپس لاہور یا اسلام آباد آ جاتی ہیں۔ ان کے اس بیان کو بعض حلقوں نے ناپسند کیا اور اسے کراچی کے حوالے سے منفی تاثر قرار دیا۔ سیف علی خان کے روبی‑ڈائمنڈ بروچ کی قیمت نے مداحوں کو حیران کر دیا اداکارہ جواریہ عباسی نے حالیہ انٹرویو میں صبا قمر کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو اُن شہروں کا احترام کرنا چاہیے جہاں سے انہیں شہرت اور مواقع ملتے ہیں، کسی بھی شہر کے بارے میں غیر محتاط الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔ تنقید کے جواب میں صبا قمر نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، میرا مقصد کسی شہر کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ محض اپنی ذاتی ترجیح کا اظہار کر رہی تھیں۔ اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہر فرد کو اپنی رائے رکھنے اور بیان کرنے کا حق حاصل ہے، اور اختلافِ رائے کو احترام کے دائرے میں رہ کر قبول کیا جانا چاہیے۔ ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان کے بعد عاصم اظہر کا بیان بھی سامنے آ گیا اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی آرا منقسم دکھائی دیتی ہیں، جہاں کچھ افراد صبا قمر کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں تو کچھ اب بھی ان کے بیان پر تنقید کر رہے ہیں۔
رنویر سنگھ کو خطرہ
بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کو بھتہ خوری کی دھمکی موصول ہونے کے بعد، ان کے اور اہلیہ دپیکا پڈوکون کی رہائش کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اداکار کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے واٹس ایپ پر وائس نوٹ بھیجا گیا، جس میں بڑی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دھمکی موصول ہوتے ہی رنویر سنگھ نے فوری طور پر ممبئی پولیس سے رابطہ کیا، اور حکام نے ان کی رہائش گاہ کے گرد حفاظتی انتظامات میں اضافہ کر دیا۔ صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر تنقید، اداکارہ کا ناقدین کو دو ٹوک جواب پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دھمکی دینے والے شخص کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کے ممکنہ روابط اور پس منظر کو بھی کھنگال رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ممبئی میں حالیہ دنوں میں فلمی شخصیات کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات بڑھتے دیکھے گئے ہیں۔ سیف علی خان کے روبی‑ڈائمنڈ بروچ کی قیمت نے مداحوں کو حیران کر دیا بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں
میں عاصم اظہر
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک تقریب میں عاصم اظہر سے متعلق ایسا شرارتی اور دلکش جواب دیا کہ محفل اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا۔ ہانیہ عامر سے حالیہ ایک پروگرام میں ایک خاتون صارف نے پوچھا کہ ان کے پسندیدہ گلوکار کون ہیں، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں عاصم اظہر کا نام لوں؟ ہانیہ عامر کے نکاح کے اعلان کے بعد عاصم اظہر کا بیان بھی سامنے آ گیا یہ مختصر مگر دل لبھانے والا جواب محفل میں قہقہوں کا باعث بنا اور ویڈیو فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے اس پر ہزاروں ری ایکشنز اور شیئرز کیے، اور مداحوں میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تعلقات پر دوبارہ بحث چھڑ گئی۔ اداکارہ کے اس جواب نے نہ صرف ان کی شرارت بھری شخصیت کو اجاگر کیا بلکہ سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ اگرچہ دونوں نے رسمی طور پر کوئی بیان نہیں دیا، لیکن صارفین کے اندازے اور قیاس آرائیاں زور پکڑ چکی ہیں۔ عاصم اظہر کی زندگی کا نیا باب، مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آ گئی واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ممکنہ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ مداحوں کی دلچسپی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ہانیہ عامر نے ایک مداح کے سوال کے جواب پر اپنی شادی کی تاریخ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نکاح جمعے کے روز دوپہر ہوگا۔ ان کے اس اعلان کے بعد مداحوں میں خوشی اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا، اور سوشل میڈیا پر مداح مختلف ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ مداح اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ آیا یہ واقعی اعلان ہے یا مزاحیہ انداز میں بات کی گئی۔ واضح رہے کہ ہانیہ اور عاصم دونوں شوبز کی دنیا کے معروف فنکار ہیں اور ان کے تعلقات، علیحدگی اور شادی کی خبریں پہلے بھی میڈیا میں زیرِ بحث رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک دوسرے کی خاندانی تقریبات میں بھی شریک ہوئے، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، جس سے مداحوں میں تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔
علینہ عامر کی اے آئی
پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاک اسٹار علینہ عامر نے اپنی اے آئی ڈیپ فیک ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ علینہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر جاری حالیہ ویڈیو میں کہا کہ الحمدللہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس میں ملوث کسی بھی فرد کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اقدام صرف اپنے لیے نہیں بلکہ اس لیے اٹھایا ہے تاکہ آئندہ کوئی اور لڑکی اس طرح کے ظلم اور ہراسانی کا شکار نہ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس مقدمے کو انصاف کی فراہمی تک منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ دو ہفتے قبل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈیپ فیک اے آئی تکنیک کے ذریعے تیار کی گئی اور تیزی سے وائرل ہو گئی تھی۔ علینہ عامر نے واضح کیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتی. عاصم اظہر کی زندگی کا نیا باب، مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آ گئی انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی وزیر حنا پرویز بٹ اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور مناسب مدد فراہم کی۔
رجب بٹ کی عبوری
مقامی عدالت نے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رجب بٹ کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں مذہبی جذبات مجروح کرنے سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔ عدالت نے قانونی کارروائی مکمل ہونے تک عبوری ضمانت برقرار رکھنے کا حکم دیا تاکہ وہ آئندہ سماعت تک اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کر سکیں۔ ڈکی بھائی اور اہلیہ کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزام میں فرد جرم عائد یاد رہے کہ چند روز قبل عدالت میں پیشی کے دوران رجب بٹ پر مبینہ طور پر کچھ وکلاء نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد عدالت نے ان کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی تھیں۔ عدالت نے رجب بٹ کے قانونی نمائندوں کی درخواست پر عبوری ضمانت میں توسیع کی، تاکہ وہ بغیر کسی خطرے کے مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہو سکیں۔ میرے پاس پیسے نہیں ہیں: راج پال یادیو کا جیل جانے سے پہلے جذباتی بیان سامنے آگیا اس فیصلے کے بعد رجب بٹ کے حامیوں اور مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ وہ محفوظ ماحول میں قانونی کارروائی کا سامنا کر سکیں گے۔
ہانیہ عامر کے نکاح
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اور اس بار ان کے محبت سے متعلق بیان نے مداحوں کے درمیان دلچسپ تبصروں کی لہر پیدا کر دی ہے۔ عاصم اظہر کی حالیہ ایک پروگرام کے انٹرویو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے محبت کے موضوع پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کر دیا؟ مداح خوشی اور حیرت میں مبتلا انٹرویو کے دوران ایک خاتون نے سوال کیا کہ کیا محبت زندگی میں صرف ایک بار ہوتی ہے یا بار بار بھی ممکن ہے؟ اس پر عاصم اظہر نے سنجیدہ انداز میں جواب دیا کہ شروع میں یہ سوچتا تھا کہ محبت کئی بار ممکن ہے، لیکن اب مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ حقیقی محبت صرف ایک ہی بار نصیب ہوتی ہے۔ یار رہے کہ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عاصم اظہر کی ذاتی زندگی پہلے ہی خبروں میں ہے، خصوصاً اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے۔ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ممکنہ شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ مداحوں کی دلچسپی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ہانیہ عامر نے ایک مداح کے سوال پر کہا کہ ان کی شادی جمعے کے روز دوپہر ہوگی عاصم اظہر کی زندگی کا نیا باب، مداحوں کیلئے بڑی خبر سامنے آ گئی ان کے اعلان کے بعد مداحوں نے خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا، جبکہ کچھ صارفین اس پر حیران ہیں کہ آیا یہ حقیقی اعلان ہے یا ہلکے پھلکے انداز میں کہا گیا۔
نامور برطانوی گلوکار
2023 میں ریلیز ہونے والے مقبول انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے برطانوی گلوکار و ریپر سینٹرل سی (Central Cee)نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ گلوکار، جن کا اصل نام اوکلی نیل سیزر سو ہے، نے ایک لائیو اسٹریمنگ سیشن کے دوران اپنا مذہب تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب مسلمان ہو چکے ہیں۔ لائیو اسٹریم کے دوران سینٹرل سی نے اپنے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے اور اپنے نام میں بھی تبدیلی کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے “عقیل” رکھ چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کلمہ شہادت ادا کیا جسے سن کر ان کے ساتھ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 27 سالہ برطانوی ریپر نے اپنے روحانی سفر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو فراہم نہیں کیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک ذاتی اور اہم فیصلہ ہے۔ ان کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے اور کئی افراد انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس اعلان سے قبل سینٹرل سی نے کبھی کھل کر اپنے مذہبی عقائد کے بارے میں بات نہیں کی تھی، تاہم مداحوں نے ماضی میں ان کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی زبان کے کیپشنز دیکھ کر قیاس آرائیاں ضرور کی تھیں کہ وہ اسلام کے قریب ہو رہے ہیں۔ اب لائیو اسٹریمنگ کے دوران ان کی جانب سے براہ راست اعلان نے ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔ 4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014 میں اپنے میوزک کیریئر کا آغاز کیا اور مختصر عرصے میں برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔ ان کی منفرد موسیقی، عام زندگی سے جڑے لیریکس اور الگ انداز نے انہیں دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ سال 2024 میں انہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے جانے والے برطانوی ریپرز میں شمار کیا گیا اور ان کے گانوں کو مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر اربوں بار سنا گیا۔ اسلام قبول کرنے کے ان کے اعلان کو مداح ان کی زندگی کے ایک نئے اور اہم مرحلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
عاصم اظہر کی زندگی
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے بین الاقوامی “دی البم ٹور 2026 (The Album Tour 2026)” کا اعلان کر دیا ہے، جس میں وہ کینیڈا کے مختلف شہروں میں اپنے مداحوں کے لیے لائیو کنسرٹس پیش کریں گے۔ عاصم نے انسٹاگرام پر ٹور کی تاریخیں اور مقامات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تیرے بن نہیں لگدا دل میرا۔ یہ آفیشل ہے۔ کینیڈا۔ دی عاصم اظہر البم ٹور 2026۔ آپ کو بہترین پاکستانی لائیو کنسرٹ دینے کا انتظار ہے۔ 16 اپریل 2026: ٹورنٹو، ڈینفورتھ میوزک ہال 5 مئی: وینکوور، ہالی ووڈ تھیٹر 7 مئی: کیلگری، میک ایون بال روم 10 مئی: مونٹریال، لے اسٹوڈیو ٹی ڈی یہ ٹور لائیو نیشن اور ایجنٹ حق کے اشتراک سے پروموٹ ہو رہا ہے، اور ٹکٹیں عاصم کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔ ٹور کے آرٹ ورک میں عاصم کو جدید اور شہری انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں انہوں نے ریسنگ جیکٹ پہنی ہوئی ہے، اور پس منظر میں کاسٹ ٹیپس اور وائنل ریکارڈز جیسے گرافک عناصر شامل ہیں۔ ڈکی بھائی اور اہلیہ کے خلاف آن لائن جوئے کی تشہیر کے الزام میں فرد جرم عائد عاصم اظہر نے اپنی نوجوانی میں وائرل کورز کے ذریعے شہرت حاصل کی، اور بعد میں ہٹ گانے جیسے تیرا وہ پیار، جو تو نہ ملا، حبیبی، اور سونیا دیے۔ بین الاقوامی دوروں اور مشکلات کے باوجود، انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ تعلق مضبوط رکھا اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کا سفر جاری رکھا ہے۔
ماریہ بی کو بسنت تھیم
پاکستان معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب سے بچوں کے لیے بسنت کے تصور پر مبنی نئی کلیکشن لانچ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ تفصلات کے مطابق تنازع کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ماریہ بی نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا تھا کہ وہ بسنت نہیں مناتیں اور لوگوں سے گزارش کی تھی کہ انہیں بسنت کی دعوتیں بھیجنا بند کر دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ موجودہ حالات میں جشن منانے کے بجائے سوچنے اور خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ تاہم، اسی کے ساتھ پتنگ کے تھیم پر مبنی “The Kite Club” کلیکشن لانچ کرنے پر صارفین نے اسے دوہرا معیار قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر کئی افراد کا کہنا ہے کہ اگر بسنت کو ناپسند کیا جاتا ہے تو پھر اسی سے جڑے تصور کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا تضاد ہے۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ماریہ بی پر منافقت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ بسنت سے لاتعلقی کا اظہار کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف اسی روایت کو فیشن کے ذریعے فروغ دے رہی ہیں
جوا پروموشن کیس:
لاہور: مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جوئے کی پرموشن کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سعد الرحمٰن عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمٰن عرف ڈکی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں ملزمان پر آن لائن جوا ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام ہے۔
مشہور انگریزی گانے
2023 میں ریلیز ہونے والے مشہور انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار و ریپر اور سینٹرل سی کے نام سے مشہور اوکلی نیل سیزر- سو نے نے اسلام قبول کرلیا۔ گلوکار نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنا نام تبدیل کرنے کی تصدیق بھی کی، انہوں نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اعلان کیا کہ میں نے ابھی اپنا نام تبدیل کیا ہے اور کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے، اب میں مسلمان ہوں۔ 27 سالہ ریپر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے کلمہ شہادت ادا کیا۔ سینٹرل سی اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑے لیریکس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔ لائیو اسٹریم کے دوران ان کے ہمراہ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی، تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیل بیان نہیں کی۔ اس اعلان سے قبل سینٹرل سی نے کبھی کھل کر اپنے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی تھی، البتہ مداحوں کی جانب سے ان کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی تھیں۔ 4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014 میں اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا کے نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے۔ 2024 میں انہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے جانے والے برطانوی ریپر کا اعزاز حاصل ہوا، جن کے گانوں کو مختلف پلیٹ فارمز پر اربوں بار سنا گیا۔
سعد لامجرد کی سلمان خان
مراکشی معروف گلوکار اور موسیقار سعد لامجرد نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ دوبارہ ملاقات پر اپنی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا ہے۔ سعد لامجرد کو ان کے مشہور گانے “LM3ALLEM” کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی، جسے یوٹیوب پر ایک ارب سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور یہ عربی موسیقی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہے۔ چاہت فتح علی خان کی بسنت پر پتنگ تھامے رقص کی دلچسپ ویڈیو وائرل سعد لامجرد نے انسٹاگرام پر سلمان خان کے ساتھ اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں سلمان خان نے مہربانی سے اپنے بازو سعد کے کندھے پر رکھا ہوا ہے اور دونوں خوشگوار انداز میں مسکرا رہے ہیں۔ ایک تصویر میں سعد لامجرد سلمان خان اور یولیا کے ساتھ پوز دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔ سعد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ میرے دل کو خوشی اور شکرگزاری سے بھر دیتا ہے کہ میں ایک بار پھر اپنے بھائی، مسٹر سلمان خان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے سلمان خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اپنے خاندان، قریبی دوستوں اور عزیزوں میں خوش آمدید کہا اور اپنا ایک حصہ بنایا۔
پاکستانی ریپر طلحہ انجم
پاکستان کے مشہور ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جس نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ ہپ ہاپ کی دنیا میں اپنی منفرد اندازِ موسیقی اور تیز شاعری کے لیے جانے جانے والے طلحہ انجم نے کراچی میں ایک نجی تقریب میں زوئیہ کریم کے ساتھ منگنی کی۔ چاہت فتح علی خان کی بسنت پر پتنگ تھامے رقص کی دلچسپ ویڈیو وائرل یہ تقریب انتہائی نجی اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار، دوست اور عزیز موجود تھے۔ تقریب کی تصویروں میں دیکھا گیا کہ طلحہ نے گرے رنگ کا کلاسک سوٹ زیب تن کیا جبکہ زوئیہ کریم نے دلکش لیونڈر رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی۔ ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر مداحوں نے بے حد پسند کیا اور انہیں وائرل کر دیا۔ زوئیہ کریم ، جو میڈیکل فیلڈ میں ایک معروف شخصیت اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر بھی پہچانی جاتی ہیں، نے اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خاندان اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ مداحوں نے دونوں کو محبت بھری مبارکبادیں دیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ جاری رکھا۔
نیپال کے معروف اداکار
نیپال سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار سنیل تھاپا 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار کو طبیعت خرابی کے باعث ناروِک اسپتال لایا گیا جہاں وہ زیر علاج تھے۔ اسپتال کے چیئرمین راجندر بہادر سنگھ نے اداکار کی طبیعت کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، دوران علاج ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ انتقال کرگئے۔ راجندر بہادر سنگھ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اداکار کی ای سی جی سے معلوم ہوا کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بنی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل تھاپا نیپالی سنیما کا ایک بڑا نام تھے، انہوں نے کئی دہائیوں کے دوران نیپالی، بالی وڈ اور بھوجپوری فلموں میں بڑے پیمانے پر کام کیا۔ سنیل تھاپا 300 سے زیادہ نیپالی فلموں میں نظر آئے اور انہوں نے کئی ہندی، تامل پروڈکشنز میں بھی کام کیا۔
بشریٰ انصاری کا دوسری
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کرنے والی لڑکیوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر اداکارہ نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، جس میں سے ایک موضوع دوسری شادی کا بھی تھا۔ دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ جو خواتین دوسری شادی کررہی ہیں اس کے لیے مشورہ ہے کہ جس شخص کے بچے بھی ہیں اور اس نے بیوی کو بھی چھوڑ دیا ہے تو یہ ضرور دیکھیں کہ پہلی بیوی کو چھوڑنے کی وجہ کیا تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ بچوں والی ماؤں کیلئے اپنے شوہر کو چھوڑنا ایک مشکل کام ہوتا ہے، شوہر تو دوسری شادی کرکے دوبارہ بچوں اور زندگی کو سیٹ کرلیتا ہے، دوسری شادی کرنے والی لڑکی کے والدین کو یہ ضرور معلومات کرنی چاہیے کہ اس شخص کی پہلی بیوی سے علیحدگی کی وجہ کیا بنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضرور تحقیقات ہونی چاہیے کہ جس نے پہلی بار اپنی بیوی کو چھوڑا ہے وہ دوسری اور تیسری بار بھی ایسا کرسکتا ہے، کیونکہ کسی کی فطرت نہیں بدلی جا سکتی۔
چیک باؤنس کیس:
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین اور اداکار راج پال یادیو کو تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔ راج پال کے لیے دہلی ہائیکورٹ کا فیصلہ محض ایک قانونی حکم نہیں بلکہ مالی بدعہدی، عدالتی نرمی کے غلط استعمال اور وعدہ خلافی کی ایک طویل کہانی کا منطقی انجام بن گیا۔ تہاڑ جیل کے حکام اور قانونی ماہرین نے وضاحت کی ہے کہ ان کی مستقبل میں رہائی واجبات سے مشروط ہے۔ چیک باؤنس کے متعدد مقدمات میں سزا یافتہ اداکار کو مزید مہلت دینے سے انکار کے بعد تہاڑ جیل میں خود سپردگی کرنا پڑی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راج پال یادیو نے جمعرات کی دوپہر دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام کے سامنے خود کو قانون کے حوالے کیا۔ دہلی ہائیکورٹ نے ان کی وہ درخواست مسترد کی تھی جس میں انہوں نے سزا معطلی کے تحت دی گئی خود سپردگی کی مدت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع مانگی تھی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اداکار کو پہلے ہی متعدد مواقع دیے جا چکے ہیں اور اب مزید نرمی کی کوئی گنجائش نہیں۔ 2010 میں راج پال یادیو اور ان کی اہلیہ پر فلم اتا پتا لاپتا کی تیاری کے لیے مورالی پروجیکٹ سے 5 کروڑ روپے قرض لینے کا الزام لگا۔ کمپنی کے مطابق اداکار نے 8 کروڑ روپے واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم بعد ازاں یہ رقم 7 کروڑ پر طے پائی لیکن اس ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے 7 چیک باؤنس ہو گئے جس کے بعد فوجداری مقدمات درج کیے گئے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق 7 الگ الگ مقدمات میں راج پال یادیو کو فی کیس 1.35 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
بالی وڈ اداکار راج پال
بالی وڈ اداکار راج پال یادیو نے چیک باؤنس کیس میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈی اداکار چیک باؤنس کیس میں تصفیہ کی رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر مشکل میں پھنس گئے۔ نئی دہلی ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے وکیل کی جانب سے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست کی گئی تھی اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا جس پر عدالت نے انکار کردیا۔
بشنوئی گینگ نے روہت شیٹی
لارنس بشنوئی گینگ نے بالی وڈ کے معروف پروڈیوسر روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹی کی رہائش گاہ ممبئی شہر کے علاقے جوہو میں موجود ہے جہاں اتوار کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے 7.62 ایم ایم بولٹس سے گھر پر 5 فائر کیے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بشنوئی گینگ سے منسلک ایک آن لائن اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جس میں روہت شیٹی کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی گئی اور بتایا گیا کہ فائرنگ گینگ کے ارکان سبھم لونکر، آرزو بشنوئی، ہری باکسر اور ہرمن شانڈو نے کی تھی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے فارنزک رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہےتاہم فائرنگ کے واقعے میں 5 مشتبہ افراد کو پونے میں حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے ممبئی کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزمان پر مبینہ طور پر شوٹر کی مدد کرنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل فراہم کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد روہت شیٹی کے گھر کے باہر سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے جب کہ پروڈیوسر کی جانب سے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو گھر پر آنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔
لائبہ خان کی شاندار
پاکستان کی معروف اداکارہ لائبہ خان اپنی شادی کی تقریبات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، خاص طور پر ان کی بارات کی تقریب نے مداحوں اور میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ لائبہ خان، جن کے سوشل میڈیا پر چار ملین سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے شادی کی خوشیوں کے لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے، جن میں ان کی بارأت کا گلیمرس اور دلکش انداز خاص طور پر نمایاں رہا۔ لڑکوں کو سنجیدگی سے نہ لیں: ہانیہ عامر کا لڑکیوں کو مشورہ انہوں نے بارأت کے دوران سرخی مائل ریڈ لہنگا پہنا تھا، جس پر سنہری ٹیلا اور دبکہ کا خوبصورت کام کیا گیا تھا، اور ساتھ میں روایتی زیورات بھی زیب تن تھے۔ ان کا یہ لباس تقریب کا سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہا۔
رابی پیرزادہ کے ساتھ
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 7 میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک کار میں سوار شخص نے رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ تشدد کا بھی مظاہرہ کیا، اور مزاحمت کرنے پر ڈرائیور کو بھی نشانہ بنایا۔ اریجیت سنگھ کا انوکھا ریسٹورنٹ، کھانوں کی قیمت نے صارفین کو حیران کر دیا واقعے کی نوعیت اور جارحانہ رویے کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی، جس پر متاثرہ فریق نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔ ڈیفنس سی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور انصاف یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہریوں، خصوصاً خواتین، کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہراسانی یا تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل شہری حلقوں نے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے، اور متاثرہ فریق کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں
بھارتی اداکار رجنی کانت
بھارت کے نامور اداکار رجنی کانت نے صفائی کرنے والی خاتون کو اس کی ایمانداری پر سونے کی چین کا تحفہ دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ چنئی میں ایک مندر کے قریب سڑک کی صفائی کے دوران پدما نامی ایک خاکروب خاتون کو طلائی زیوارت سے بھرا ایک بیگ ملا جسے اس نے اٹھا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے زیوارت کے مالک کو ڈھونڈ کر اسے بیگ واپس کر دیا، صفائی کرنے والی خاتون پدما کی ایمانداری پر ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسے ایک لاکھ بھارتی روپےکا انعام بھی دیا گیا۔ پدما کی ایمانداری خبروں کی بھی زینت بنی جس سے متاثر ہو کر ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت نے پدما سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور خاتون کی ایمانداری پر اسے سونے کی چین کا تحفہ دیا۔ اداکار کی ٹیم کی جانب سے اس موقع کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھی شیئر کی گئیں۔ اداکار کی ٹیم کی جانب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد پرستاروں کی جانب سے رجنی کانت کو خوب سراہا جارہا ہے جبکہ پدما کی ایمانداری کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔
راولپنڈی میں ٹک ٹاک بنانے
راولپنڈی میں ایک ٹک ٹاکر نے وڈیو بنانے کے شوق میں اپنی جان کے ساتھ ساتھ شہریوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ راولپنڈی میں ایک ٹک ٹاکر نے وڈیو بنانے کے شوق میں اپنی جان کے ساتھ ساتھ شہریوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ مری روڈ پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹک ٹاکر چلتی جیپ سے اترکرساتھ چلتے ہوئے ویڈیو بنا رہا تھا ڈرائیور نے اس کا ساتھ دیتے ہوئے ویڈیو بنائی اوراسے ٹک ٹاک پر وائرل کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاکر نے کمیٹی چوک کے قریب انتہائی خطرناک اندازاختیار کیا، جس سے عام شہریوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا، واقعہ سامنے آنے پر سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے فوری نوٹس لیا۔ گلوکار عفان خان رشتہ ازدواج میں منسلک، نئی زندگی کا آغاز ان کی ہدایت پر ڈی ایس پی مری روڈ سرکل راجہ خرم نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے زیر استعمال جیپ بھی تحویل میں لے لی۔ سی ٹی او فرحان اسلم نے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف غیر ذمہ دارانہ رویے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائیگا اس واقعے نے شہریوں میں ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر تشویش پیدا کردی ہے۔ پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے غیر محفوظ اورخطرناک انداز میں وڈیو بنانا قانونی طور پر ممنوع ہے اور عوامی سلامتی کے لیے سنگین نتائج لا سکتا ہے۔
دنیا کیلئے آخری تحفہ،
عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار اور مارشل آرٹس لیجنڈ جیکی چن نے انکشاف کیا ہے۔ کہ انہوں نے ایک ایسا خصوصی گانا ریکارڈ کر لیا ہے۔ جو ان کے انتقال کے بعد دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ اداکار اور مارشل آرٹس لیجنڈ جیکی چن نے بیجنگ میں اپنی نئی ڈرامہ فلم “ان ایکسپیکٹڈ فیملی” کے پریمیئر کے موقع پر کہا کہ انتقال کے بعد ریلیز ہونے والا گانا دنیا کے لیے آخری پیغام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں قریبی دوستوں اور عزیزوں کی وفات نے انہیں زندگی پر گہرے غور و فکر پر مجبور کیا۔ جس کے بعد انہوں نے یہ محسوس کیا کہ انسان کو اپنے جذبات اور خیالات کو بروقت بیان کرنا چاہیے۔ جیکی چن نے کہا کہ انہوں نے اپنے دل کی باتوں اور آخری احساسات کو موسیقی کی شکل میں محفوظ کر لیا ہے۔ تاہم خاندان اور انتظامیہ کی خواہش پر یہ گانا فی الحال ریلیز نہیں کیا جائے گا۔ اور ان کے انتقال کے بعد ہی گانا عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کی مشہور کامیڈی اداکارہ کیتھرین او ہارا انتقال کر گئیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں وہ خطرناک اسٹنٹس کے دوران کم عمری میں جان سے جانے اور ایک لیجنڈ بننے کے تصور سے متاثر تھے۔ لیکن اب ان کی سوچ بدل چکی ہے اور وہ زندگی کو مختلف زاویئے سے دیکھتے ہیں۔
پاکستانی نژاد امریکی میوزک
پاکستانی نژاد امریکی میوزک ڈائریکٹر حنان حسین نے بڑا اعزاز اپنےنام کرلیا۔ حنان حسین نے امریکا کے Clio Music Awards میں میوزک ویڈیو کے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس کے علاوہ حنان حسین نے معتبر گریمی ایوارڈز کی نامزدگی بھی حاصل کرلی، حنان حسین کو بہترین میوزک ویڈیو کی کٹیگری میں نامزد کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گریمی ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ اتوار کو سجے گا۔
ایشوریا رائے کی پہلی کمائی
ایشوریا رائے بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے مشہور اور تجربہ کار اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، لیکن ان کی ابتدائی کمائی جان کر مداح حیران رہ جاتے ہیں۔ ایشوریا رائے نے 1994 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیت کر شہرت حاصل کی۔ ان کی خوبصورتی اور اسکرین پر موجودگی نے ناظرین میں جوش و جنون پیدا کیا، اور انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔ پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ایشوریا رائے کو صرف 18 یا 19 سال کی عمر میں میرین ڈرائیو پر دیکھا، جہاں وہ اپنے والدین کے ساتھ شام دیر سے ملاقات کے لیے آئی تھیں۔ شیلندر سنگھ کے مطابق اداکارہ نے سب سے پہلے ایک کمرشل میں بیک گراؤنڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا، جس میں وہ ایک کھمبے سے بندھی ہوئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ملویکا تیواری کے ساتھ ایک ہیئر آئل کا اشتہار کیا اور ارجن رامپال کے ساتھ ایک اور کمرشل کیا۔ یہ تینوں اشتہارات مل کر انہیں صرف 5,000 روپے کا معاوضہ دے سکے۔ واضح رہے کہ اب ایشوریا رائے بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اور امیر ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جن کی مجموعی دولت تقریباً 900 کروڑ روپے ہے۔ صاحبہ افضال نے شوہر کے ساتھ اپنی محبت بھری دلچسپ یادیں شیئر کر دیں اداکارہ بھارت کی ٹاپ دو امیر ترین اداکاراؤں میں شامل ہیں اور ہر فلم کے لیے تقریباً 10 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ پریمیم انٹرنیشنل برانڈز کے اینڈورسمنٹس سے بھی بھاری کمائی کرتی ہیں، جو ان کی دیرپا شہرت اور عالمی اثر و رسوخ کا مظہر ہے۔ شیلندر سنگھ نے ایشوریا رائے کے سلمان خان کے ماضی کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی اور اسے شدید اور جذباتی قرار دیتے ہوئے اداکارہ کی تعریف کی، اور کہا کہ انہوں نے مشکل وقتوں میں بھی ہمیشہ وقار اور شان کے ساتھ خود کو سنبھالا۔
عمران ہاشمی کا بیٹے کی بیماری
بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنے بیٹے ایان ہاشمی کی بیماری کے حوالے سے جذباتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا سب سے مشکل لمحہ وہ تھا جب میرا بیٹا 2014 میں بیمار ہوا۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں بیان کر سکوں کہ وہ وقت کیسا تھا۔ اپنی حالیہ ٹیلی ویژن سیریز ‘تسکری’ کی کامیابی کے دوران، عمران ہاشمی کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا، جس میں 46 سالہ اداکار نے وہ لمحہ یاد کیا جب انہیں اپنے بیٹے کے کینسر کے بارے میں پتہ چلا۔ انہوں نے اسے اپنی زندگی کا سب سے دردناک مرحلہ قرار دیا۔ عمران ہاشمی نے کہا کہ اس واقعے نے میری توجہ کیریئر سے ہٹا کر ایک باپ کی ذمہ داری کی طرف مرکوز کر دی تھی۔ اداکار نے مزید بتایا کہ 13 جنوری کو ہم کھانے پر گئے اور وہاں اپنے بیٹے کے ساتھ پیزا کھا رہے تھے، تب یہ بات سامنے آئی جب اس نے بتایا کہ اس کے پیشاب میں خون آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے تین گھنٹوں میں ہم ایک ڈاکٹر کے پاس پہنچے، جس نے کہا کہ آپ کے بیٹے کو کینسر ہے، اگلے دن ہی آپریشن کروانا ہوگا اور بعد میں کیموتھراپی بھی کرانی ہوگی، میں نے محسوس کیا کہ میری پوری دنیا صرف 12 گھنٹوں میں ہی الٹ گئی تھی۔ خاقان شاہنواز اور سبینہ سید رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل عمران ہاشمی نے مزید کہا کہ یہ مرحلہ پانچ سال تک جاری رہا، اور اس دوران ہماری زندگی ایک دن میں ہی مکمل طور پر بدل گئی۔ واضح رہے کہ اداکار اور ان کی اہلیہ پروین شاہانی کے بیٹے کو خوش قسمتی سے 2019 میں کینسر سے مکمل طور پر صحتیاب قرار دیا گیا۔
فلم ہوم الون کی معروف اداکارہ
ہالی ووڈ کی مشہور فلم ‘ہوم الون’ میں یادگار کردار ادا کرنے والی نامور اداکارہ اور کامیڈین کیتھرین اوہارا 71 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیتھرین اوہارا نے فلم ‘ہوم الون’ میں شرارتی بچے کی ماں کا کردار ادا کر کے دنیا بھر میں بے پناہ شہرت حاصل کی تھی۔ ان کے منیجر نے اداکارہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مختصر علالت کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئیں، تاہم بیماری کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ عمران ہاشمی کا بیٹے کی بیماری کے حوالے سے دل دہلا دینے والا بیان کینیڈا سے تعلق رکھنے والی کیتھرین اوہارا ایک باصلاحیت اداکارہ اور ممتاز کامیڈین تھیں، جنہوں نے فلم اور ٹیلی ویژن دونوں میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ فلم ‘ہوم الون’ میں بچے کا مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار میکالے کلکن نے اپنی ساتھی اداکارہ اور اسکرین پر ماں کا کردار نبھانے والی کیتھرین اوہارا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا، جو مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔ میکالے کلکن نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک تصویر فلم ‘ہوم الون’ کی شوٹنگ کے دوران کی ہے، جس میں کیتھرین اوہارا ننھے کلکن کو محبت سے گلے لگائے دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر 2024 کی ہالی وڈ واک آف فیم تقریب کی ہے، جس میں وہ ایک بار پھر انہیں بانہوں میں لیے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ فلم ‘ہوم الون’ میں بچے کا مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار میکالے کلکن نے اپنی ساتھی اداکارہ اور اسکرین پر ماں کا کردار نبھانے والی کیتھرین اوہارا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا، جو مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔ میکالے کلکن نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک تصویر فلم ‘ہوم الون’ کی شوٹنگ کے دوران کی ہے، جس میں کیتھرین اوہارا ننھے کلکن کو محبت سے گلے لگائے دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر 2024 کی ہالی وڈ واک آف فیم تقریب کی ہے، جس میں وہ ایک بار پھر انہیں بانہوں میں لیے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
خاقان شاہنواز اور سبینہ
پاکستانی شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر نکاح کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن کے کیپشن میں انہوں نے ’’بسم اللہ‘‘ تحریر کیا۔ تصاویر میں دونوں فنکاروں کو مسکراتے ہوئے اور خوشی کے رنگ میں ڈوبا دیکھا جا سکتا ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے محبت بھرے تبصرے بھی سامنے آئے۔ صاحبہ افضال نے شوہر کے ساتھ اپنی محبت بھری دلچسپ یادیں شیئر کر دیں نکاح کی تقریب میں سبینہ سید نے کریم رنگ کا خوبصورت، کڑھائی سے آراستہ عروسی لباس زیب تن کیا، جو سادگی اور نفاست کا حسین امتزاج تھا، جبکہ خاقان شاہنواز نے بھی اسی رنگت سے ہم آہنگ لباس کا انتخاب کر کے جوڑے کو مزید دلکش بنا دیا۔ اس خصوصی موقع پر دونوں کے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی، جنہوں نے اس یادگار لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ساتھی فنکاروں نے بھی جوڑے کو دل کھول کر مبارک باد دی۔ اس خوشگوار موقع کی جھلکیاں مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں اور انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔ ندا یاسر کے نئے ہیئر اسٹائل نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا اداکارہ کنزا ہاشمی، صبور علی اور حرا خان سمیت کئی معروف شخصیات نے تبصروں کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
صاحبہ افضال نے شوہر کے ساتھ
پاکستان کی معروف فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ صاحبہ افضال نے اپنے شوہر افضال خان کے ساتھ جڑی محبت بھری اور دلچسپ یادیں شیئر کر دی ہیں۔ صاحبہ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ظاہری حسن سے زیادہ افضال خان کی شخصیت اور خوبیوں سے محبت ہو گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک صاف دل انسان تھے اور ان کی عادات انہیں بے حد پسند آئیں۔ ندا یاسر کے نئے ہیئر اسٹائل نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا انہوں نے کہا کہ اُس وقت افضال خان مجھے اکشے کمار لگتے تھے، اور میں اکشے کمار کی بہت بڑی مداح ہوں، میں اپنی محبت کی کہانی کے آغاز کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ ہمارے بچے اب بڑے ہو چکے ہیں۔ صاحبہ نے مزید کہا کہ ابتداء میں ریمبو نے اپنی محبت کا اظہار بہت ہلکے انداز میں گانا گاکر کیا۔ انہوں نے گانا ‘صاحبہ او صاحبہ’ گایا، اور یہی ہمارا پہلا تعلق تھا، چھوٹے چھوٹے اشارے بھی تھے، جیسے پھول دینا وغیرہ۔ انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بعد میں فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ کی شوٹنگ کے دوران افضال خان نے ان کی جان بچائی۔ وہ سجاد علی کے مشہور گانے ’بابیا‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے کہ دوڑتے ہوئے وہ پانی میں ڈوبنے لگیں، جس پر افضال خان نے انہیں بچایا۔ صاحبہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اب افضال خان مذاق میں کہتے ہیں کہ شاید انہیں انہیں بچانے پر پچھتاوا ہے۔ تابش ہاشمی کے بیان پر شرجیل میمن برہم، عمران عباس نے کھل کر حمایت کر دی شادی کے بعد تعلقات کی گہرائی پر بات کرتے ہوئے صاحبہ نے کہا کہ شادی کے بعد رشتے مزید مضبوط ہو جاتے ہیں۔ اگر وہ شادی سے پہلے ایک دوسرے کے ساتھ نہ ہوتیں تو شاید وقت کے ساتھ ایک دوسرے کو بھول سکتی تھیں، لیکن شادی کے بعد ایک دوسرے کے بغیر رہنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو دونوں کو موت کا خیال بھی خوف زدہ کر دیتا ہے اور وہ زندگی کو اسی زاویے سے دیکھتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ اکثر اس موضوع پر بات کرتے ہیں۔ افضال خان کہتے ہیں کہ وہ صاحبہ کے بغیر جی سکتے ہیں، جبکہ صاحبہ کہتی ہیں کہ افضال خان ان کے بغیر تو جی لیں گے، لیکن وہ خود ایسا نہیں کر سکتیں۔ واضح رہے کہ صاحبہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1990 کی دہائی میں فلمی صنعت سے کیا۔ انہوں نے اپنے کوسٹار افضال خان (ریمبو) سے شادی کی، اور یہ جوڑا تقریباً تین دہائیوں سے ایک ساتھ زندگی گزار رہا ہے۔ صاحبہ کے دو بیٹے ہیں، جن میں سے ایک اب ایک معروف پاکستانی اداکار بھی بن چکا ہے۔ صاحبہ نے حال ہی میں دوبارہ ٹیلی ویژن اسکرین پر اداکاری کا آغاز کیا ہے۔
نشے کی حالت میں ڈرائیونگ
بھارتی فلم انڈسٹری کے کنڑ اداکار مایور پٹیل کو بنگلورو میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے اور خوفناک ٹریفک حادثے کا سبب بننے پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے اداکار کی فورچیونر ایس یو وی ضبط کر لی جبکہ متاثرہ ڈرائیورز کی شکایات پر باقاعدہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر کمانڈو اسپتال سگنل کے قریب پیش آیا، جہاں مایور پٹیل مبینہ طور پر نشے کی حالت میں اپنی گاڑی چلا رہے تھے۔ اداکار نے ٹریفک سگنل پر کھڑی ایک گاڑی کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں چین ری ایکشن ہوا اور مزید چار گاڑیاں بھی حادثے کی زد میں آ گئیں۔ متاثرہ گاڑیوں میں دو سوئفٹ ڈزائر اور ایک سرکاری گاڑی شامل تھیں۔ صاحبہ افضال نے شوہر کے ساتھ اپنی محبت بھری دلچسپ یادیں شیئر کر دیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور اداکار کا بریتھ الائزر ٹیسٹ کیا گیا، جس کا نتیجہ مثبت آیا اور شراب نوشی کی تصدیق ہوئی۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق اداکار نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا، جس کے باعث سڑک پر موجود متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حادثے کے بعد مایور پٹیل نے متاثرہ گاڑیوں میں سے ایک کے مالک سے تلخ کلامی بھی کی، ہلاسورو ٹریفک پولیس اسٹیشن میں ڈرنک اینڈ ڈرائیو سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مایور پٹیل اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن، ڈائریکشن، گلوکاری اور میوزک کمپوزیشن کے شعبوں میں بھی کام کر چکے ہیں۔
12 سال کی عمر میں
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی صرف 12 برس کی عمر میں ہوئی اور اسی سال انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ حال ہی میں نوشابہ بی بی نے انٹرویو دیا جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شوبز میں قدم رکھنے سے قبل آپ نے کوئی ملازمت کی؟ جس کے جواب میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ وقت ہی نہیں ملا کیونکہ ان کی شادی 12 سال کی عمر میں ہوگئی تھی اور اسی سال ٹی وی میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔ اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں گڑیا اور اپنی سہلیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی، مجھے پتا چلا کہ ہمارے گھر میں کسی کی شادی ہو رہی ہے، میں بھاگتی ہوئی آئی اور مجھے پکڑ کے بٹھا دیا گیا، اور لپ اسٹک (سرخی) لگا دی گئی، میں لپ اسٹک کی خوشی میں یہ بھول ہی گئی کہ میں نے کسی اور جگہ جانا ہے، لپ اسٹک میری کمزوری ہے۔ اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب شادی ہوگئی اور سب مہمان چلے گئے تو میں نے اپنی بڑی نند سے کہا کہ اب مجھے بھی اپنے گھر بھیج دو، اس وقت میرے شوہر اور میری عمر میں 23 سال کا فرق تھا جب کہ میں 14 سال کی عمر میں ماں بنی، پہلی اولاد بیٹا تھا اور میرے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ نوشابہ بی بی نے مزید بتایا کہ میرے والد نے مجھے کبھی بھی شوبز میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی کیوں کہ وہ سخت مزاج انسان تھے، جبکہ ان کے کئی شاگرد پی ٹی وی میں کام کرتے تھے، میں نے اپنی ساس سے ٹی وی میں کام کرنے کی اجازت مانگی اور میرے شوہر نے میرا ساتھ دیا جس کے بعد میں نے ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔
میلانیا ٹرمپ کی ڈاکومنٹری
امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ریلیز سے قبل ہی تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم کے آغاز سے پہلے بڑے شہروں میں سینما گھروں میں ٹکٹوں کی فروخت نہ ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جس سے پروجیکٹ کو باکس آفس پر ناکامی کا سامنا ہے۔ تابش ہاشمی کے بیان پر شرجیل میمن برہم، ٹی وی چینل سے نوٹس لینے کا مطالبہ یہ دستاویزی فلم 75 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی ہے اور اس میں میلانیا ٹرمپ کی ذاتی زندگی، کاروباری سرگرمیاں، فلاحی اقدامات اور خاندان کے ساتھ تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ فلم کے حقوق ایمیزون نے خریدے، جس کے لیے تقریباً 40 ملین ڈالر لاگت آئی، جبکہ مارکیٹنگ، پروموشن اور ڈسٹری بیوشن پر مزید 35 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق نیویارک، لندن اور لاس اینجلس جیسے بڑے شہروں میں فلم کی ابتدائی ریلیز کے دوران سینما ہالز تقریباً خالی رہے۔ سوشل میڈیا پر خالی سینما گھروں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، اور ناظرین نے اس فلم کو باکس آفس پر ناکام قرار دیا ہے۔ مریم نواز کے ساتھ تصویر نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ، کیپٹن صفدر بھی بول پڑے فلم کی ٹیم کے بعض اراکین نے تنقید کے بعد اپنے نام اینڈ کریڈٹس سے ہٹانے کا فیصلہ کیا، جس سے پروجیکٹ کے گرد مزید بحث پیدا ہوئی ہے۔ ابتدائی ہفتے کی متوقع آمدنی صرف 1 سے 2 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے، جو کہ فلم کی پیداوار اور مارکیٹنگ پر ہونے والی کل لاگت کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ میلانیا ٹرمپ نے خود اس دستاویزی فلم میں اپنے کردار کی عکاسی کی ہے اور رپورٹس کے مطابق انہیں اس کے لیے تقریباً 28 ملین ڈالر معاوضہ دیا گیا ہے۔ تاہم، ابتدائی ناکامی نے نہ صرف باکس آفس کے اہداف کو متاثر کیا ہے بلکہ سوشل میڈیا اور فلمی مبصرین کے سخت تنقیدی جائزے بھی سامنے آئے ہیں۔
معروف ٹک ٹاکر اسٹار شیرلے
لاس اینجلس: سوشل میڈیا اسٹار اور غیر منافع بخش تنظیم بیوٹی ٹو دی اسٹریٹز کی بانی شیرلے رینز 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیرلے رینز جنہیں ٹک ٹاک پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز “مس شیرلے” کے نام سے جانتے تھے۔ شیرلے رینز کیلیفورنیا اور نیواڈا کے مختلف شہروں میں بالخصوص لاس اینجلس کے اسکڈ رو علاقے میں بے گھروں کو کھانا، بیوٹی ٹریٹمنٹس اور حفظان صحت کا سامان فراہم کرتی تھیں۔ شیرلے رینز نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک بڑے صدمے کو سماجی خدمت میں بدل دیا۔ ان کا ایک بیٹا بچپن میں انتقال کر گیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے 2017 میں بے گھروں کی مدد کا مشن شروع کیا۔ وہ اپنے کلائنٹس سے احترام اور محبت کے ساتھ پیش آتیں اور انہیں ’کنگ‘ اور ’کوئین‘ کہہ کر مخاطب کرتی تھیں۔ جس سے ان میں خود اعتمادی اور وقار کا احساس پیدا ہوتا تھا۔ لاس اینجلس میں بے گھری ایک سنگین مسئلہ ہے۔ جہاں 2025 کے سروے کے مطابق ہر رات تقریباً 72 ہزار افراد بے گھر ہوتے ہیں۔ شیرلے رینز نے نہ صرف ضرورت مندوں کی فوری مدد کی بلکہ انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے تاکہ وہ خود مختار اور باعزت زندگی گزار سکیں۔ شیرلے رینز کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں 2025 میں این اے اے سی پی امیج ایوارڈ برائے شاندار سوشل میڈیا پرسنالٹی سے نوازا گیا تھا۔ ان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر مختلف شخصیات اور صارفین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’’محبت کی عملی تصویر‘‘ قرار دیا۔ شیرلے رینز کے 6 بچے ہیں۔ جن میں ایک بیٹا بچپن میں انتقال کر گیا تھا۔ ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں
معروف پاکستانی اداکار اور کامیڈین احمد علی بٹ نے مشہور بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھارتی فنکاروں کی جانب سے احترام کا بدلہ نہیں ملتا، جس پر وہ سوال اٹھا رہے ہیں۔ احمد علی بٹ نے اپنے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اختر ان بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی فنکارانہ قدر و منزلت کھو دی ہے، اب وہ فن کی خدمت کے بجائے فن پر داغ بن چکے ہیں۔ تابش ہاشمی کے بیان پر شرجیل میمن برہم، ٹی وی چینل سے نوٹس لینے کا مطالبہ انہوں نے یاد دلایا کہ جاوید اختر گزشتہ سال پاکستان آئے تھے، جہاں انہیں بھرپور عزت اور احترام سے استقبال کیا گیا، لیکن بٹ کے مطابق اختر نے بعد میں پاکستان کے خلاف بیان دیا۔ احمد علی بٹ نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ کچھ بھارتی فنکاروں سے عزت کی توقع کرنا بے معنی ہے، اور وہ ہماری عزت کے مستحق بھی نہیں ہیں۔ مریم نواز کا نوجوانوں کو 3 لاکھ تک بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان احمد علی نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ خود ایک پرسکون شخصیت رکھتے ہیں، لیکن جب کسی کو اتنی عزت دی جائے اور اس کے بدلے میں بے احترامی یا منفی ردعمل ملے، تو تنقید یا ٹرولنگ ہونا فطری امر ہے۔
اریجیت سنگھ نے پلے بیک
بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار اریجیت سنگھ نے فلمی پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں اور شوبز کی دنیا میں حیرت پیدا کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریجیت نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کے پیچھے کئی وجوہات بھی شیئر کی ہیں۔ اداکارہ لائبہ خان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل مداحوں کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس کے مطابق 38 سالہ گلوکار نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ نہ تو اچانک کیا گیا اور نہ ہی کسی ایک واقعے کے اثر میں آ کر؛ اس کے پیچھے متعدد وجوہات ہیں اور وہ کافی عرصے سے اس پر غور و فکر کر رہے تھے۔ بالآخر انہوں نے اس قدم کو اٹھانے کی ہمت جمع کی۔ اریجیت سنگھ نے اپنی تخلیقی بے چینی کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ ایک وجہ یہ ہے کہ وہ جلدی بور ہو جاتے ہیں، اسی لیے وہ ایک ہی گانے کو اسٹیج پر مختلف انداز میں پرفارم کرتے ہیں تاکہ خود کو تخلیقی طور پر مصروف رکھ سکیں۔ گلوکار نے اعتراف کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ پلے بیک سنگنگ کے موجودہ انداز سے بور ہو چکے ہیں۔ مزید برآں، بھارتی میڈیا کے مطابق اریجیت نے اس بات پر زور دیا کہ وہ موسیقی کی انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کے لیے جگہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان اور ابھرتے ہوئے گلوکار اپنی صلاحیتوں کو سامنے لا سکیں۔ تابش ہاشمی کے بیان پر شرجیل میمن برہم، ٹی وی چینل سے نوٹس لینے کا مطالبہ اریجیت سنگھ نے مداحوں کو یقین دہانی کروائی کہ موسیقی ان کی زندگی کا لازمی حصہ رہے گی، وہ مکمل طور پر موسیقی سے کنارہ کش نہیں ہو رہے بلکہ آئندہ اپنی موسیقی خود تخلیق کریں گے اور اسے اپنی شرائط اور انداز میں پیش کریں گے۔ اریجیت سنگھ کے اس فیصلے پر شوبز انڈسٹری کی جانب سے بھی مثبت ردعمل سامنے آیا اور کئی معروف شخصیات نے ان کے فیصلے کو سراہا ہے۔ تاہم، مداحوں کی بڑی تعداد اس خبر پر افسردگی کا اظہار کر رہی ہے اور انہیں دوبارہ پلے بیک سنگنگ میں دیکھنے کے لیے بے حد بیتاب ہے۔
آسکر نامزدگیوں کا انتخاب
سال 2026 کے آسکر نامزدگیوں کا اعلان ہو چکا ہے، اور اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ نامزدگیاں اصل میں کس طرح منتخب کی جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، یہ عمل اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز (Academy of Motion Picture Arts and Sciences) کے تحت انجام دیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے فلموں اور متعلقہ افراد کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی جاتی ہے۔ اس کے بعد ووٹنگ کا مرحلہ شروع ہوتا ہے، جو دو مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔ پہلا مرحلہ عام طور پر دسمبر میں ہوتا ہے، جس میں اکیڈمی کے اراکین ووٹ دے کر تمام کیٹیگریز میں شارٹ لسٹ تیار کرتے ہیں۔ غزہ کی پانچ سالہ ہند رجب کی کہانی آسکر 2026 کے لیے نامزد چند ہفتوں بعد یہ شارٹ لسٹ دوبارہ ووٹنگ کے مرحلے میں جاتی ہے، اس بار باضابطہ نامزدگی کے لیے ووٹنگ ہوتی ہے۔ ووٹنگ کا دورانیہ چار دن پر مشتمل ہوتا ہے، جبکہ حتمی فہرست کا اعلان ایک لائیو ایونٹ میں کیا جاتا ہے۔ آسکر میں ووٹر کون ہوتے ہیں؟ آسکر ووٹرز اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز کے اراکین ہوتے ہیں، جن کے 20 مختلف شعبے ہیں۔ ان میں اداکار، ہدایتکار، لکھاری، پروڈیوسر، ایڈیٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہوتے ہیں۔ اکیڈمی کے اراکین ہر کیٹیگری میں ووٹ دینے کے مجاز نہیں ہوتے، بلکہ وہ صرف اسی شعبے میں ووٹ دے سکتے ہیں جس سے ان کا تعلق ہوتا ہے۔ تاہم، وہ اضافی طور پر درج ذیل کیٹیگریز میں بھی ووٹ دے سکتے ہیں: ۔ بہترین فلم (Best Picture) ۔ بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم (Best Animated Short Film) ۔ بہترین بین الاقوامی فلم (Best International Feature Film) البتہ، جب فاتح کے انتخاب کا مرحلہ آتا ہے تو یہ پابندی لاگو نہیں ہوتی، اور اس مرحلے میں اکیڈمی کا ہر رکن کسی بھی کیٹیگری میں ووٹ دے سکتا ہے۔ کیا آسکر ووٹرز کو ووٹ دینے سے پہلے تمام فلمیں دیکھنا ضروری ہوتا ہے؟ ایلون مسک کی واٹس ایپ پر سخت تنقید، صارفین کی پرائیویسی کو خطرہ یہ لازمی نہیں کہ ووٹرز نے تمام فلمیں دیکھی ہوں۔ تاہم، کچھ مخصوص کیٹیگریز جیسے بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم، بہترین بین الاقوامی فلم اور بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم میں، نامزدگی کے دوسرے مرحلے کے دوران ووٹرز کے لیے شارٹ لسٹ کی تمام فلمیں دیکھنا لازمی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ 98ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 15 مارچ 2026 کو منعقد کی جائے گی۔
ہانیہ عامر نے ڈمپلز سرجری
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنی خوبصورتی اور ٹیلنٹ کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ہانیہ عامر نے اپنے گالوں کے ڈمپل نمایاں کرنے کے لیے ڈمپل سرجری کروائی ہے، جس کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان خاصی بحث دیکھنے میں آئی۔ آسکر نامزدگیوں کا انتخاب کیسے کیا جاتا ہے؟ اس حوالے سے ہانیہ کی قریبی رشتہ دار اور کزن نورین شاد نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام افواہیں بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں، ہانیہ کے ڈمپل اور قدرتی رنگت ہمیشہ سے موجود ہیں اور یہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری کا نتیجہ نہیں ہیں۔ نورین شاد کے مطابق، ہانیہ کی یہ خصوصیات بچپن سے ہی ان کا حصہ رہی ہیں، جس کی تصدیق ان کی اسکول اور کالج کے زمانے کی پرانی تصاویر سے بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہانیہ عامر نے 18 سال کی عمر میں فلم جانان کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، اور گزشتہ ایک دہائی کے دوران ان کی خوبصورتی اور شخصیت میں آنے والی پختگی ایک فطری عمل ہے۔ نورین شاد نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دیگر افواہوں کی بھی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کی ذاتی زندگی سے متعلق پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں بھی حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ علی ظفر کا میشا شفیع پر ہتک عزت دعویٰ: ٹرائل کورٹ کو 30 دن میں فیصلہ دینے کا حکم ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ جہاں متعدد مداحوں نے وضاحت کو سراہتے ہوئے ہانیہ عامر کی قدرتی خوبصورتی کی حمایت کی، وہیں کچھ صارفین نے افواہوں پر شک و شبہات برقرار رکھے۔ واضح رہے کہ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کے تقریباً 19.5 ملین فالوورز ہیں، جبکہ حالیہ ڈرامہ میری زندگی ہے تو میں ان کے کردار آیرہ کو ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
رنویر سنگھ کے خلاف مذہبی
بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کے خلاف کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شکایت ایک مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رنویر سنگھ نے گوا میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (International Film Festival of India) کی اختتامی تقریب کے دوران اپنی فلم کے ایک منظر میں کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں مانے جانے والے مقدس دیوتا چوونڈی دیوا کو نامناسب انداز میں پیش کیا۔ علی ظفر کا میشا شفیع پر ہتک عزت دعویٰ: ٹرائل کورٹ کو 30 دن میں فیصلہ دینے کا حکم درخواست گزار کے مطابق مذکورہ دیوتا کو فلمی منظر میں ایک خوفناک کردار کے طور پر دکھایا گیا، جو نہ صرف مقامی مذہبی روایات کی توہین ہے بلکہ ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچانے کے مترادف بھی ہے۔ شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ چوونڈی دیوا کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں ایک مقدس اور قابلِ احترام مذہبی علامت کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کی اس نوعیت کی عکاسی معاشرتی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے، جہاں کیس کی آئندہ سماعت 8 اپریل کو مقرر کی گئی ہے۔ ہانیہ عامر نے ڈمپلز سرجری سے بنوائے؟ کزن کا بیان سامنے آ گیا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی ایک شکایت سامنے آ چکی ہے، جس پر رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا کے ذریعے وضاحت اور معذرت جاری کی تھی
تابش ہاشمی کے بیان پر
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے معروف ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کے سندھ کی حکمرانی سے متعلق ریمارکس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دار اور حقائق کے منافی قرار دیا۔ سینئر وزیر نے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی وی پروگرام میں دیے گئے ایسے بیانات نہ صرف سندھ کے عوام کی توہین ہیں بلکہ یہ آئینی اور انتظامی امور سے لاعلمی کا بھی واضح ثبوت ہیں۔ مریم نواز کے ساتھ تصویر نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ، کیپٹن صفدر بھی بول پڑے شرجیل میمن نے مزید کہا کہ تابش ہاشمی نے ایک حساس معاملے پر بغیر مکمل معلومات کے تبصرہ کیا، جس سے عوام میں گمراہ کن تاثر پیدا ہوا۔ سندھ ایک آئینی صوبہ ہے اور اس کی حکمرانی کا نظام واضح قوانین اور جمہوری ڈھانچے کے تحت چلتا ہے، جسے مذاق یا غیر سنجیدہ گفتگو کا موضوع نہیں بنایا جا سکتا۔ سینئر وزیر نے واضح کیا کہ میڈیا پر بیٹھ کر سندھ یا کراچی کو پرائیوٹائز کرنے جیسے بیانات دینا نہ صرف غیر سنجیدہ ہے بلکہ یہ عوامی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورے سندھ کا دل ہے اور اس کے مسائل کا حل سنجیدہ پالیسی، وسائل اور اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے، نہ کہ ٹی وی شوز میں دیے گئے سطحی تبصروں سے۔ شرجیل میمن نے متعلقہ ٹی وی چینل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پروگرام کے مواد کا نوٹس لے اور مستقبل میں ایسے بیانات کی روک تھام کے لیے ادارتی اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دے اور عوامی مسائل کو تفریح کے بجائے سنجیدگی کے ساتھ پیش کرے۔ بچوں پر تعلیمی دباؤ کی حقیقت: شہزاد رائے کا نیا گانا سوشل میڈیا پر وائرل واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب تابش ہاشمی نے ایک پروگرام میں گل پلازا میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد سندھ حکومت اور کراچی کی گورننس پر سوالات اٹھائے اور شہر کو مختلف انداز میں چلانے کی تجویز دی، جس پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔
بالی ووڈ کو بڑا دھچکا
بالی ووڈ کے مقبول گلوکار اریجیت سنگھ نے فلموں میں پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اریجیت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام پر نئے سال کے تفصیلی پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب فلموں کے لیے مزید گانے ریکارڈ نہیں کریں گے اور کسی بھی نئی پلے بیک سنگنگ اسائنمنٹ کو قبول نہیں کریں گے۔ پہاڑوں کی طرف چلتے پینگوئن کی ویڈیو کیوں وائرل ہو رہی ہے؟ گلوکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہیلو، سب کو نیا سال مبارک ہو۔ میں آپ سب کا دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے برسوں مجھے بطور سامع بے حد محبت دی۔ میں خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ اب میں بطور پلے بیک ووکلسٹ کوئی نئی اسائنمنٹ قبول نہیں کروں گا، میں یہاں اس سفر کو ختم کر رہا ہوں۔ یہ ایک شاندار اور یادگار سفر تھا۔ انہوں نے مداحوں کے خدشات دور کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے موسیقی بنانا نہیں چھوڑا۔ میں صرف پلے بیک سنگنگ سے الگ ہو رہا ہوں۔ میں ایک آزاد فنکار کے طور پر اپنا سفر جاری رکھوں گا۔ گلوکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ماضی میں کیے گئے چند معاہدوں کے تحت کچھ منصوبے اب بھی زیرِ تکمیل ہیں، جس کے باعث رواں سال کے دوران چند نئے گانے ریلیز ہو سکتے ہیں۔ تاہم ان ذمہ داریوں کی تکمیل کے بعد وہ مکمل طور پر آزاد موسیقی پر توجہ دیں گے۔ اریجیت سنگھ کے اس اعلان نے اُن لاکھوں مداحوں کو حیران کر دیا جو اُن کے ابتدائی عروج کے سفر سے دو ہزار کی دہائی (2000s) سے مسلسل ان کی موسیقی کو فالو کر رہے تھے۔ بچوں پر تعلیمی دباؤ کی حقیقت: شہزاد رائے کا نیا گانا سوشل میڈیا پر وائرل سوشل میڈیا پر مداحوں نے حیرت، اداسی اور شکرگزاری کا اظہار کیا، کیونکہ اریجیت سنگھ کی آواز گزشتہ برسوں میں بھارتی سینما کی ایک مستقل اور پہچانی جانے والی شناخت بن چکی تھی۔
اقرا عزیز نے نومولود بیٹی
پاکستان کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی نومولود بیٹی کا نام باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام صوفیہ حسین رکھا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے خوبصورت تحفہ عطا کیا ہے۔ بھارتیوں کے غیر قانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سیکیورٹی کیلئے چیلنج بن گیا اقرا عزیز نے پوسٹ کے ساتھ مختصر کیپشن لکھا: “الحمٰدللہ”، جو خاندان میں نئی خوشی کی عکاسی کرتا ہے۔ جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی، مداحوں اور شوبز شخصیات نے تبصرہ سیکشن میں مبارکبادوں اور دعاؤں کی بھرمار کر دی۔ سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی طرف سے نیک خواہشات، دعاؤں اور گرمجوش مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بہت سے لوگوں نے ننھی صوفیہ کے لیے روشن مستقبل اور صحت و خوشی کی دعائیں کی ہیں۔ پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کرنی چاہیے یا نہیں؟ محمد حفیظ نے رائے دے دی اس سے قبل اداکار یاسر حسین نے 24 جنوری کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری پہلے ہی شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بچی کا چہرہ اور نام ظاہر کیے بغیر اسپتال کی شناختی پٹی کی تصویر شیئر کی اور اقراء عزیز کا شکریہ ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے 2019 میں شادی کی تھی، جبکہ ان کے ہاں پہلا بیٹا کبیر جولائی 2021 میں پیدا ہوا تھا۔
علی ظفر کا میشا شفیع پر
لاہور ہائیکورٹ نے معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں اہم حکم جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر فیصلہ سنائے۔ تفصیلات کے مطابق، عدالت نے میشا شفیع کی درخواست مسترد کر دی، جس میں وہ ٹرائل کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کر رہی تھیں کہ مقدمے کے فیصلے تک وہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر علی ظفر کے خلاف بیانات دینے سے باز رہیں۔ بھارتیوں کے غیر قانونی امیگریشن کا بڑھتا رجحان عالمی سیکیورٹی کیلئے چیلنج بن گیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ کے بیانات پر عائد پابندی کا حکم قانونی اور درست ہے اور اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر مقدمہ زیرِ سماعت ہے تو عوامی بیانات متاثرہ فریق کے وقار اور عدالتی عمل پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں اور اس سے “میڈیا ٹرائل” جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ اظہارِ رائے ایک بنیادی حق ہے، لیکن یہ حق لامحدود نہیں اور عدلیہ انصاف اور منصفانہ سماعت کے تحفظ کے لیے مناسب پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ اقرا عزیز نے نومولود بیٹی کا نام بتا دیا خیال رہے کہ علی ظفر نے 2018 میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میشا شفیع نے ان پر جنسی ہراسانی کے غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، جس سے ان کی شہرت اور کاروبار کو نقصان پہنچا۔ علی ظفر نے عدالت سے 1 ارب روپے کے ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
علیزے شاہ کو میں
پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے علیزے شاہ کے اسٹیج پر گرانے کے الزام کی تردید کردی۔ علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، سال 2021 میں اداکارہ ایک ریمپ واک کے دوران شازیہ منظور کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے گر گئی تھیں، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ اداکارہ نے اپنے گرنے کا الزام شازیہ منظور پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ گلوکارہ نے مجھے اسٹیج پر جان بوجھ کر گرایا، تاہم شازیہ منظور کی جانب سے اس وقت کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا حال ہی میں گلوکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرانے سے متعلق سوال کیا گیا۔ شازیہ منظور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے علیزے شاہ کو نہیں گرایا وہ خود ہی گر گئی تھیں، کیا اتنی خوبصورت لڑکی کو گرانے کا دل کرے گا؟ اس دن اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں، اور انہیں نظر لگی تھی۔ اپنے انٹرویو کے آخر میں گلوکارہ نے علیزے شاہ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے
مکہ مکرمہ: پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان مکہ مکرمہ میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے 27 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ جس میں 11 جنوری کو مکہ میں ہونے والی نجی نکاح کی تقریب کی چند دلکش تصاویر بھی شامل تھیں۔ 29 سالہ اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’بسْمِ اللہِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيم۔ ایک دعا کا جواب، ایک وعدہ پورا۔ ہمارا نکاح اللہ پاک کے لکھے ہوئے شہر امن اور برکت میں‘‘۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے ماشااللہ اور الحمدللہ بھی تحریر کیا۔ نکاح کے موقع پر لائبہ خان نے سادہ مگر پُر وقار سفید عبایا زیب تن کیا جس پر سنہری دبکہ کا کام تھا۔ جبکہ سرخ دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جس پر ’جواد کی دلہن‘ تحریر تھا۔ اداکارہ نے قدرتی اور بغیر میک اپ کے انداز کو ترجیح دی۔ جس نے ان کی سادگی اور بے ساختہ خوبصورتی کو نمایاں کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ لائبہ خان نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر نہیں کی اور انہیں عوامی نظروں سے دور رکھا۔ انسٹاگرام پر پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ لائبہ خان پاکستانی ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اسٹار ہیں۔ جنہوں نے کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کے معروف ڈراموں میں آفت، آس پاس، بیلگام سمیت دیگر سیریلز شامل ہیں۔
ہریتک روشن کو چلنے میں
بالی ووڈ کے اسٹار ہریتک روشن حال ہی میں فلم ساز گولڈی بہل کی سالگرہ کی تقریب میں بیساکھیوں کے سہارے چلتے نظر آئے، جس کے بعد مداحوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش پھیل گئی۔ ہریتک نے انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ ایک طویل نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ آج پورا دن بائیں گھٹنے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے گزرا، جو اچانک کل سے خود کو دو دن کی چھٹی پر سمجھ بیٹھا، یہی ہے میری روزمرہ کی حالت۔ اداکار نے لکھا کہ ہم سب اپنے ایسے جسم میں رہتے ہیں، جس کے کام کرنے کے طریقے کو ہم کبھی مکمل طور پر نہیں سمجھ پاتے۔ میرا جسم ایک دلچسپ نوعیت کا ہے، ہر جسمانی حصے کے ساتھ اس کا اپنا آن/آف بٹن ہوتا ہے۔ بایاں کندھا، دایاں ٹخنہ اور بائیں ٹانگ اسی فیچر کو پیدائشی حق کی طرح استعمال کرتے ہیں، بس بند ہو جاتے ہیں۔ ہریتک روشن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ سادہ سا فیچر مجھے ایسے تجربات سے نوازتا ہے جو زیادہ تر انسانوں کے نصیب میں نہیں۔ وہ خود کو ایسے محسوس کرتے ہیں جیسے ان کے دماغ میں نیوران اچانک مایوسی پیدا کرنے کے اہل ہوں، جس کے نتیجے میں وہ منفرد ذہنی راستوں کے مالک ہیں جو باقی انسانوں میں نہیں۔
معروف اداکار خالد حفیظ خان
اسلام آباد: معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کے مطابق مرحوم اداکار کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ خالد حفیظ خان پاکستان ٹی وی کے کامیڈی ڈراما Guest House میں مسٹر شمیم کا کردار کرکے مشہور ہوئے۔ یہ شو پی ٹی وی کا ایک کلاسک شمار ہوتا ہے جسے ناظرین آج بھی یاد رکھتے ہیں۔
کیا رجب بٹ اور ایمان کے
معروف یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں خاندانی معاملات اور اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زَد میں ہیں، تاہم ان کی طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو اہلِ خانہ نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے رجب بٹ کی ساس، لبنیٰ جبین نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں واضح کیا ہے کہ رشتہ بدستور قائم ہے اور ان شاء اللہ برقرار رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کچھ مسائل موجود ہیں تو انہیں باہمی مشاورت سے حل کیا جا رہا ہے۔ لبنیٰ جبین کے مطابق ایمان رجب نے اپنی شادی جاری رکھنے کا واضح ارادہ ظاہر کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو سکون، سمجھ بوجھ اور ہم آہنگی عطا فرمائے، خصوصاً ان کے بیٹے کیوان سلطان کی بہتری اور مستقبل کے پیشِ نظر۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پرائیویسی کی خلاف ورزی اور دھمکی آمیز رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف غیر اخلاقی ہیں بلکہ ان کے قانونی نتائج بھی ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذاتی اور خاندانی معاملات کو شہرت یا عوامی دباؤ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ اہلِ خانہ نے عوام سے مودبانہ اپیل کی کہ احترام، صبر اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور خاندان کے لیے دعا کریں تاکہ معاملات سکون، صلح اور وقار کے ساتھ حل ہو سکیں۔
ٹک ٹاکر علینہ عامر نے
پاکستانی ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا شخصیت علینہ عامر نے وائرل ہونے والی مبینہ “لیک شدہ ویڈیو” کے معاملے پر خاموشی توڑی ہے۔ علینہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی ویڈیو پیغام کے ذریعے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیک شدہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈیپ فیک ہے اور حقیقت پر مبنی نہیں۔ اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد شادی کا خاتمہ، حیران کن راز سامنے آ گیا گزشتہ چند دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر علینہ عامر کے نام سے منسوب متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی ذاتی یا غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہوئی ہے ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایک ڈیجیٹل تشدد ہے، جس میں مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ علینہ نے مزید کہا کہ وہ خاموش نہیں رہیں گی اور اس سلسلے میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی حمایت کریں گی۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سی سی ڈی پنجاب اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) کے سائبر کرائم ونگ کو ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے اے آئی ڈیپ فیک مواد کے خلاف سخت قوانین نافذ کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کا تاریخ ساز ریکارڈ بنا دیا علینہ عامر نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ نام نہاد وائرل یا لیک شدہ ویڈیوز کو بغیر تصدیق کے شیئر نہ کریں، کیونکہ اس سے نہ صرف افراد کی ساکھ متاثر ہوتی ہے بلکہ غلط معلومات پھیلانے والوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔
کاش اپنا گھر بچوں کے نام
پاکستان کی معروف اور سینئر کلاسیکل و غزل گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی اپنے ہاتھ سے بنایا ہوا گھر بچوں کے نام منتقل کرنا تھا، جس پر اب انہیں شدید پچھتاوا محسوس ہوتا ہے۔ ترنم ناز نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی محنت کی کمائی سے زمین خریدی اور شوق سے گھر تعمیر کروایا، اس وقت میرے بچے کم عمر تھے اور میں نے یہ سوچ کر گھر بچوں کے نام کر دیا کہ چاہے جائیداد میرے نام ہو یا بچوں کے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پرکاش راج کی بھارتی سنیما اور بالی ووڈ پر شدید تنقید انہوں نے بتایا کہ تاہم بعد ازاں، بچوں کے بڑے ہو کر شادی کے بعد اسی گھر میں اپنا حصہ طلب کرنے پر انہیں احساس ہوا کہ یہ فیصلہ درست نہیں تھا، اور وہ اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ خود اس جائیداد کی مالک ہوتیں تو والدین کی حیثیت اور اہمیت مختلف ہوتی، جبکہ اب حالات کچھ اور ہیں۔ ترنم ناز کے مطابق یہ تجربہ ان کے لیے ایک بڑا سبق ثابت ہوا ہے۔ عروسہ خان شوہر اقرار الحسن کے دولت کی نمائش کرنے پر تنقید کا شکار واضح رہے کہ ترنم ناز پاکستان کی نامور کلاسیکل و غزل گلوکارہ ہیں، جو استاد عاشق حسین کی شاگردہ رہ چکی ہیں، اور ان کی آواز میں لیجنڈری گلوکارہ مادام نور جہاں کی جھلک محسوس کی جاتی ہے۔ انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
رجب بٹ اور ندیم مبارک
لاہور: عدالت نے غیر قانونی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستیں منظور کر لیں۔ لاہور کی مقامی عدالت میں دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کر دی۔ سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان سے تفتیش ابھی مکمل نہیں ہو سکی اور مزید وقت درکار ہے۔ عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران رجب بٹ اور ندیم مبارک خود پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ یہ بھی پڑھیں: کاش اپنا گھر بچوں کے نام نہ کیا ہوتا، گلوکارہ ترنم ناز واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے غیر قانونی ایپ کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ جس کی تفتیش تاحال جاری ہے۔
فلم ’دھریندھر‘ کے اداکار
پاکستان مخالف فلم دھریندر کے اداکار ندیم خان کو پولیس نے گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 41 سالہ خاتون نے شکایت درج کروائی کہ وہ مختلف اداکاروں کے گھروں میں کام کر چکی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے ندیم خان کے گھر میں بھی کام کر رہی تھیں۔ خاتون کے مطابق دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور اداکار نے شادی کا وعدہ کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے وعدے پر اداکار نے گزشتہ 10 برس کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اب اداکار نے شادی سے انکار کردیا جس پر انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ندیم خان کو اس شکایت پر 22 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔
عمران عباس مرحوم والدہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی مرحوم والدہ کے لیے لکھی گئی نظم پیش کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور آنسو روک نہ سکے۔ عمران عباس نے اسلام آباد میں منعقدہ ‘جشنِ جون ایلیا’ کی تقریب کی ویڈیوز شئیر کیں، جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید پر لکھی گئی ایک نظم سنائی، جس نے حاضرین اور مداحوں کو بھی جذباتی کر دیا۔ عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید پر لکھا تھا۔ دل کی گہرائیوں سے، آپ سب کا اس بے پناہ محبت اور تعریف کے لیے شکریہ۔ اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد شادی کا خاتمہ، حیران کن راز سامنے آ گیا عمران عباس کی لکھی ہوئی نظم کے اشعار کچھ یوں ہیں: آنکھیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئیں عیدی دینے والے ہاتھ۔ میری نظر اتارنے والے اور وہ صدقہ دیتے ہاتھ۔ کتنی ساری باتیں تھیں جو کہنی تھیں تب بھول گیا میرے ہاتھ سے چھوٹ رہے تھے جب وہ تیرے ٹھنڈے ہاتھ ، تُو تو مجھ کو ستر ماوُں سے بھی زیادہ جانتا ہے، دیکھ لے کس تکلیف میں ہوں میں میرے دل پر رکھ دے ہاتھ، میرب علی کی زندگی میں نیا شخص؟ سالگرہ کی تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی اداکار نے نسٹاگرام پیغام میں مزید کہا کہ میں عاجزی کے ساتھ آپ سب سے درخواست کرتا/کرتی ہوں کہ براہ کرم میری والدہ، میرے والد اور میری بہن کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کو لمبی اور صحت مند زندگی عطا فرمائے، اور جو لوگ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اُن پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے اور انہیں جنت میں بلند درجات عطا کرے۔ جزاک اللہ!
یاسر حسین کا سنی دیول
بھارت نے فلم دھریندر کے بعد حال ہی میں ایک اور پاکستان مخالف فلم “بارڈر 2” بنائی ہے، جس میں سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فلم میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کو موضوع بنایا گیا ہے اور ٹیزر میں سنی دیول کو ایک بار پھر جنگی نعروں اور جارحانہ مکالموں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ فلم کی پروموشن کے دوران سنی دیول نے ایک پاکستان مخالف ڈائیلاگ دیتے ہوئے کہا کہ “آواز کتنی دور تک جانی چاہیے؟ سیدھی لاہور تک!” خلیجی ممالک نے پاکستان مخالف بھارتی فلم ‘بارڈر 2’ پر پابندی عائد کر دی ویڈیو میں سنی نے یہ ڈائیلاگ ہچکچاہٹ کے ساتھ دیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر طنزیہ ردعمل دیا اور اس وائرل ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “انکل اپنی آواز بھی نہیں نکال سکتے”۔ اس وائرل ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے بھی تبصرے کیے، جن میں بعض نے بالی وڈ اداکار پر سخت تنقید کی، جبکہ بعض نے اس ڈائیلاگ کا مذاق اڑایا۔ عمران عباس مرحوم والدہ کے لیے لکھی نظم سناتے ہی آنسو روک نہ سکے واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کو دنیا بھر میں 23 جنوری 2026 کو ریلیز کرنے کا شیڈول تھا، تاہم ادیتیہ دھر کی فلم ‘دھریندر’ کی طرح بارڈر 2 بھی بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سینما ہالز میں نمائش کی اجازت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
کاش اپنا گھر بچوں کے نام
پاکستان کی معروف و سینئر غزل گو کلاسیکل گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہےکہ اس بات کا غم ساری زندگی رہے گا کہ میں نے محنت کے پیسوں سے کمایا اور اپنا گھر بچوں کے نام کردیا۔ حال ہی میں لیجنڈری کلاسیکل گلوکارہ ترنم ناز نے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ان کی زندگی کا غمگین ترین لمحہ کون سا تھا؟ جواب میں ترنم ناز نے بتایا کہ میں نے اپنی محنت کی کمائی سے زمین لی اور پھر اپنی پسند کے مطابق بہت دل سے اپنا گھر بنایا تھا، بچے اُس وقت چھوٹے تھے تو میں نے یہ گھر ان کے نام کردیا کہ چاہے میرے نام ہو یا بچوں کے، ایک ہی بات ہے۔ ترنم ناز نے دکھ بھرے انداز میں بتایا کہ جب بچے بڑے ہوگئے اور ان کی شادی کرائی تو وہ گھر میں سے حصہ مانگنے لگے، والدین کی حیثیت اور اہمیت تب مختلف ہوتی ہے جب وہ خود اپنی پراپرٹی کے مالک ہوں۔ گلوکارہ ترنم ناز نے تسلیم کیا کہ اپنا گھر بچوں کے نام کردینا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کا رنج تاحیات رہے گا، بچے اب بھی تابعدار ہیں لیکن اگر گھر میرے ہی نام رہتا تو صورت حال مزید بہتر اور مختلف ہوتی۔ خیال رہے کہ ترنم ناز کو پاورفل آواز اور کلاسیکل پی ٹی وی گانوں کے لیے یاد کیا جاتا ہے، وہ استاد عاشق حسین کی شاگردہ رہ چکی ہیں اور میڈم نور جہاں سے کافی مماثلت بھی رکھتی ہیں، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
عروسہ خان شوہر اقرار الحسن
پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر اور یوٹیوبر عروسہ خان کو شوہر، معروف ٹی وی اینکر اقرار الحسن کی جانب سے ملنے والے قیمتی تحائف اور لگژری چیزوں کی نمائش کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عروسہ خان نے حالیہ ایک انٹرویو میں شوہر کی جانب سے موصول ہونے والے تحائف کی قیمتیں بتائیں، جن میں کپڑے، زیورات، مہنگی گھڑی، ڈیزائنر کوٹ، عینک، انگوٹھی، کان کی بالیاں اور نئے آئی فون 17 پرو سمیت مختلف اشیاء شامل تھیں۔ ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کا تاریخ ساز ریکارڈ بنا دیا عروسہ خان کے ان انکشافات کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے، جن میں اکثر لوگوں نے ان کے اس انداز پر تنقید کی۔ کچھ صارفین نے کہا کہ سادگی پسند لوگ عام زندگی اور مقامی مارکیٹ سے خریداری کو خوشگوار سمجھتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اتنے پیسے خرچ کرنے کے بعد تو کوئی دس بیویاں بھی رکھ سکتا ہے، جس پر دیگر صارفین نے بھی طنز کیا۔ واضح رہے کہ عروسہ خان، اقرار الحسن کی تیسری بیوی ہیں اور ان کی شادی اکتوبر 2023 میں ہوئی تھی۔ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے دوسرے بچے کی خوشخبری سنا دی
بھارتی اداکار کمال آر خان
متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور بالی وڈ اداکار کمال آر خان کو ممبئی پولیس نے ایک رہائشی عمارت پر فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 18 جنوری کو ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں واقع نالندہ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں ایک عمارت پر فائر کیے گئے۔ بھارتی پولیس نے بتایا کہ ایک فائر دوسری منزل کے اپارٹمنٹ سے اور دوسری چوتھی منزل سے برآمد ہوا، یہ اپارٹمنٹ ایک مصنف ڈائریکٹر اور ایک ماڈل کی ملکیت تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں کمال آر خان کو حراست میں لیا گیا ہے جہاں دوران تفتیش اداکار نے فائرنگ کرنے کا اعتراف بھی کیا ، جس کے بعد اداکار کے لائسنس یافتہ اسلحے کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کمال آر خان اس سے قبل بھی اپنے متنازع ٹوئٹس اور بالی ووڈ شخصیات پر تنقید کی وجہ سے کئی بار قانونی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔
اداکار عمر عالم رشتہ ازدواج
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار عمر عالم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ عمر عالم کا نکاح فضا مسرور سے ہوا ہے، نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں صرف قریبی رشتےداروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ اپنے نکاح پر اداکار نے ہلکے آسمانی رنگ کا لباس پہنا جب کہ دلہن گلابی رنگ کے عروسی جوڑے میں نظر آئیں عمر عالم کی جانب سے فوٹو شوٹ سمندر کنارے کروایا گیا جس میں جوڑے کو مختلف پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکار نے تصاویر سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ عمر عالم نے اپنی اہلیہ فضا مسرور کو ایک فضائی سفر کے دوران منفرد انداز میں جہاز میں پروپوز کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔
دعا کرنی چاہیے کہ شادی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے شادی کے بعد رشتوں کی اہمیت پر بات کی ہے۔ اداکارہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خاندان میں شادی ہونے کے بعد رشتوں کو نبھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ صبا فیصل نے کہا کہ میری شادی میرے ماموں کے بیٹے سے ہوئی، ماموں کی میری امی کے ساتھ بہت محبت تھی، شادی کے بعد یہ ہی ڈر تھا کہ نیا رشتہ بننے کے بعد یہ پُرانا رشتہ خراب نہ ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے ماموں اور امی کی محبت انتقال تک قائم رہی۔ اداکارہ نے کہا دعا کرنی چاہیے جب نئے رشتے بنیں تو پُرانے رشتے ختم نہیں نہ ہوں، بہن بھائی کی محبت بہت انمول ہوتی ہے، سوچنا چاہیے کہ نئے رشتے آنے سے رشتے مزید بڑھ جائیں۔ گفتگو جاری رکھتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کوئی رشتہ کم نہ ہو اور یہ ایک اہم بات ہے۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین کے
پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یاسر حسین نے 24 جنوری ہفتے کی شب انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں بتایا گیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اسٹوری میں یہ بھی بتایا گیا کہ بیٹی 24 جنوری کو پیدا ہوئی۔ اداکار کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ساتھ فنکار سمیت مداح جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اقرا اور یاسر کی جانب سے کچھ ہفتے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی خوشخبری سنانے والے ہیں۔ دونوں کا اس سے پہلے ایک بیٹا ہے جس کی پیدائش 2021 میں جولائی کے مہینے میں ہوئی تھی۔ خیال رہے جوڑے کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔
اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک
بھارتی کرکٹر سمریتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پالاش مچل کی گزشتہ دسمبر میں ہوئی ہائی پروفائل شادی کے خاموش اختتام پر اب نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جنہوں نے اس معاملے کو دوبارہ خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب جو نومبر میں منعقد ہونے والی تھی اور جس میں قریبی دوست اور اہلِ خانہ کی شرکت متوقع تھی، اچانک چند ہفتوں بعد منسوخ کر دی گئی تھی۔ ابتدائی رپورٹس میں خاندان میں بیماری اور پالاش مچل کا مختصر مدت کے لیے اسپتال میں داخلہ اس فیصلے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔ میرب علی کی زندگی میں نیا شخص؟ سالگرہ کی تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی تاہم اداکار اور پروڈیوسر ودنیان مانے، جو بھارتی خواتین قومی ٹیم کی ایک کھلاڑی کے بچپن کے دوست ہیں، نے ایک مختلف بیان دیا ہے۔ ودنیان نے حالیہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شادی کی تقریبات کے دوران پالاش مچل کو ایک اور خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ودنیان نے کہا کہ میں 23 نومبر 2025 کو شادی کی تقریبات میں موجود تھا جب پالاش ایک خاتون کے ساتھ بستر میں پکڑا گیا۔ صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور بھارتی خواتین کرکٹرز نے اسے مارا پیٹا۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ پورا خاندان چھوٹے موٹے چوروں کی طرح ہے، اور انہوں نے توقع کی تھی کہ مچل شادی کے بعد تنہا زندگی گزارے گا، لیکن معاملات الٹ گئے۔ ودنیان نے پالاش مچل پر 40 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ واضح رہے پالاش مچل نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے، تاہم شادی سے متعلق تازہ الزامات پر اب تک کوئی عوامی ردعمل نہیں دیا اور اس حوالے سے اسمریتی مندھانا نے ابھی تک کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا۔ آغا علی کا دوسری شادی کے حوالے سے بیان سامنے آ گیا جوڑا کئی برسوں تک تعلق میں رہا اور کھیل و فلمی دنیا کی نسبتاً خاموش مشہور جوڑی سمجھا جاتا تھا۔ علیحدگی کے بعد 29 سالہ اسمریتی مندھانا دوبارہ بھارتی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں مصروف ہیں، جبکہ پالاش مچل اپنی نئی فلمی پروجیکٹ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
عمران عباس مرحوم والدہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی مرحوم والدہ کے لیے لکھی گئی نظم پیش کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور آنسو روک نہ سکے۔ عمران عباس نے اسلام آباد میں منعقدہ ‘جشنِ جون ایلیا’ کی تقریب کی ویڈیوز شئیر کیں، جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید پر لکھی گئی ایک نظم سنائی، جس نے حاضرین اور مداحوں کو بھی جذباتی کر دیا۔ عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں مداحوں کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد پہلی عید پر لکھا تھا۔ دل کی گہرائیوں سے، آپ سب کا اس بے پناہ محبت اور تعریف کے لیے شکریہ۔ اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد شادی کا خاتمہ، حیران کن راز سامنے آ گیا عمران عباس کی لکھی ہوئی نظم کے اشعار کچھ یوں ہیں: آنکھیں ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئیں عیدی دینے والے ہاتھ۔ میری نظر اتارنے والے اور وہ صدقہ دیتے ہاتھ۔ کتنی ساری باتیں تھیں جو کہنی تھیں تب بھول گیا میرے ہاتھ سے چھوٹ رہے تھے جب وہ تیرے ٹھنڈے ہاتھ ، تُو تو مجھ کو ستر ماوُں سے بھی زیادہ جانتا ہے، دیکھ لے کس تکلیف میں ہوں میں میرے دل پر رکھ دے ہاتھ، میرب علی کی زندگی میں نیا شخص؟ سالگرہ کی تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی اداکار نے نسٹاگرام پیغام میں مزید کہا کہ میں عاجزی کے ساتھ آپ سب سے درخواست کرتا/کرتی ہوں کہ براہ کرم میری والدہ، میرے والد اور میری بہن کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے والدین کو لمبی اور صحت مند زندگی عطا فرمائے، اور جو لوگ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، اُن پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرمائے اور انہیں جنت میں بلند درجات عطا کرے۔ جزاک اللہ!
آغا علی کا دوسری شادی
پاکستانی اداکار آغا علی نے حال ہی میں اپنی دوسری شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ آغا علی نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے شادی، طلاق کے بعد کی زندگی اور موجودہ تعلقات کے بارے میں اپنا نقطۂ نظر پیش کیا۔ جب ان سے عارضی طور پر شادی کے خیال سے دور رہنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آغا علی نے کہا کہ اگر شادی کامیاب ہو تو یہ زندگی کے خوبصورت ترین تجربات میں سے ایک ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ویوز کے لیے بیٹی کو استعمال کرنے پر فضا علی تنقید کی زد میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ دو افراد کے محبت اور زندگی ایک ساتھ گزارنے کے تصور پر یقین رکھتے ہیں، تاہم بعض اوقات کچھ جوڑے ایک عرصے بعد الگ ہو جاتے ہیں، اور ایسی صورت میں آگے بڑھنا اور دوبارہ شادی کرنا بھی ممکن ہوتا ہے۔ اپنے ذاتی منصوبوں کے حوالے سے آغا علی نے بتایا کہ فی الحال وہ شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہے، لیکن جب وقت آئے گا تو سب کے ساتھ شیئر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اللہ نے لکھا، وہ دوبارہ شادی کریں گے۔ اداکار نے یہ بھی کہا کہ دوبارہ شادی زندگی کا ایک فطری مرحلہ ہے اور شادی مرد و خواتین دونوں کے لیے زندگی کو مکمل کرنے والا ایک اہم رشتہ ہے۔ خلیجی ممالک نے پاکستان مخالف بھارتی فلم ‘بارڈر 2’ پر پابندی عائد کر دی واضح رہے کہ آغا علی کی پہلی شادی اداکارہ حنا الطاف سے کووِڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران 2020 میں ہوئی تھی۔ تاہم 2022 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سامنے آئیں۔ ابتدا میں آغا علی نے ان خبروں کی تردید کی، لیکن بعد ازاں 2024 میں ایک پوڈکاسٹ میں تصدیق کی کہ وہ اور حنا الطاف اب الگ ہو چکے ہیں۔
میرب علی کی زندگی میں
پاکستان شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی کی 24ویں سالگرہ کی تقریبات سے سامنے آنے والی دلکش تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر آتے ہی سب کی توجہ حاصل کر لی۔ اگرچہ شوبز ستاروں کی سالگرہ کی تقریبات کا وائرل ہونا کوئی نئی بات نہیں، تاہم اس بار میرب علی کی سالگرہ ایک مختلف وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی۔ آغا علی کا دوسری شادی کے حوالے سے بیان سامنے آ گیا سالگرہ کی تصاویر میں مداحوں نے ایک خاص شخصیت کی موجودگی کو فوراً محسوس کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہو گیا۔ کئی صارفین یہ سوال اٹھانے لگے کہ آیا میروب علی کی ذاتی زندگی میں خاموشی سے کوئی نیا موڑ آ چکا ہے؟ سالگرہ کی جھلکیوں میں جہاں قریبی دوستوں اور اندرونی حلقے کے افراد نظر آئے، وہیں چند تصاویر میں گلوکار حاوی کو میرب کے ساتھ دیکھا گیا، جس نے مداحوں کی توجہ مزید بڑھا دی۔ خلیجی ممالک نے پاکستان مخالف بھارتی فلم ‘بارڈر 2’ پر پابندی عائد کر دی خاص طور پر یہ بات زیرِ بحث آئی کہ میروب علی نے وہی ڈیزائن کا کوٹ پہن رکھا تھا جو حاوی اس سے قبل ایک اور موقع پر پہنے دکھائی دے چکے ہیں۔ یہی چھوٹی مگر معنی خیز تفصیلات اب سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جہاں صارفین تصاویر کو بغور دیکھ کر اپنی اپنی قیاس آرائیاں پیش کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک نہ میرب علی اور نہ ہی حاوی کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے آئی ہے۔ ان کی خاموشی نے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے، اور ایک سادہ سی سالگرہ کی تقریب کو تازہ گپ شپ اور ممکنہ رومانوی کہانی کے آغاز میں بدل دیا ہے۔
خلیجی ممالک نے پاکستان
بھارتی معروف اداکار سنی دیول کی نئی فلم ‘بارڈر 2’ کو خلیجی ممالک میں تھیٹر ریلیز سے قبل پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم کو دنیا بھر میں 23 جنوری 2026 کو ریلیز کرنے کا شیڈول تھا، تاہم ادیتیہ دھر کی فلم ‘دھریندر’ کی طرح بارڈر 2 بھی بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سینما ہالز میں دکھانے کی اجازت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اے آر رحمان کا نصرت فتح علی خان سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا فلم ‘بارڈر 2’ کی ایڈوانس بکنگ تین روز قبل شروع ہوئی تھی اور شائقین کا ردعمل مستحکم رہا۔ 22 جنوری دوپہر تک تقریباً 60,000 ٹکٹیں ملک بھر کے بڑے سینما چینز میں فروخت ہو چکی تھیں۔ یہ فلم نئے سال کی پہلی بڑی فلمی ریلیز تھی، اور بھارتی میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث فلم کی عالمی آمدنی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ فلم میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کو موضوع بنایا گیا ہے اور ٹیزر میں سنی دیول کو ایک بار پھر، جنگی نعروں اور جارحانہ مکالموں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ تاہم فلم کے تکنیکی معیار، خصوصاً بصری اثرات کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ پاکستان میں آن لائن ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف فلم میں ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہن شیٹی بھی شامل ہیں، اور اسے 23 جنوری 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رنویر سنگھ کی فلم ‘دھریندر’ بھی خلیجی ممالک میں ریلیز سے محروم رہی تھی۔
غزہ کی پانچ سالہ ہند رجب
فلسطینی پانچ سالہ بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے والی کہانی پر مبنی فلم ”وائس آف ہند رجب” کو عالمی شہرت یافتہ آسکر ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں نامزد کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، فلم میں 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی دلخراش کہانی بیان کی گئی ہے، جو جنوری 2024 میں غزہ پر ہونے والے حملے کے دوران جاں بحق ہو گئی تھی، فلم اس کے آخری لمحات کو دردناک مگر حقیقت کے قریب انداز میں پیش کرتی ہے۔ وہ عام غلطیاں جو ویزا مسترد ہونے کی وجہ بنتی ہیں؟ کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ ہند رجب اپنے چھ رشتہ داروں کے ساتھ غزہ شہر سے فرار کی کوشش کر رہی تھی، جب ان کی گاڑی پر اسرائیلی فائرنگ ہوئی۔ اس حملے میں ہند کے علاوہ تمام رشتہ دار ہلاک ہو گئے۔ ہند رجب کچھ دیر کے لیے زندہ رہی، لیکن بعد ازاں انہیں بھی گولی مار دی گئی۔ ہند رجب کی آخری فون کالز، جو انہوں نے فلسطینی ریڈ کریسنٹ ریسکیو سروسز کو کی تھیں اور جن میں وہ مدد کے لیے فریاد کر رہی تھیں، نے عالمی سطح پر غم و غصہ پیدا کیا اور غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی طرف بین الاقوامی توجہ مبذول کرائی۔ یہ فلم 2025 میں وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے دوران غیر معمولی پذیرائی حاصل کر چکی ہے، جہاں اسے تقریباً 24 منٹ تک اسٹینڈنگ اوویشن دی گئی اور فیسٹیول کا دوسرا بڑا اعزاز سلور لائن گرینڈ جیوری پرائز بھی ملا۔ فلم کو عالمی سطح پر اس لیے بھی اہمیت حاصل ہے کہ یہ نہ صرف ایک معصوم بچی کی انسانی جدوجہد کو بیان کرتی ہے بلکہ غزہ کے حالات پر بھی روشنی ڈالتی ہے، جنہیں دنیا بھر میں سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان میں آن لائن ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف آسکر نامزدگی کے اعلان کے بعد، ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے اس کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ یہ نامزدگی فلم کے تخلیقی وژن اور پروجیکٹ کو حقیقت میں بدلنے والی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سوشل میڈیا پر ویوز کے لیے بیٹی
پاکستانی کلینیکل ماہرِ نفسیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ماہین انوری نے اداکارہ اور میزبان فضا علی کے پیرنٹنگ انداز پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ماہین انوری نے کہا کہ والدین جو اپنے بچوں کو بار بار سوشل میڈیا پر دکھاتے ہیں، وہ مستقبل میں ان کی ذہنی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ فضا علی اکثر اپنی روزمرہ سرگرمیوں کے ساتھ اپنی دس سالہ بیٹی فرال فواد کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ غزہ کی پانچ سالہ ہند رجب کی کہانی آسکر 2026 کے لیے نامزد حالیہ دنوں میں ماہین انوری نے فضا علی اور ان کی بیٹی کی ایک ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی اور لکھا کہ اس رجحان کو دیکھ کرشدید مایوس محسوس کر رہی ہوں، والدین، خاص طور پر مائیں، اپنی کمسن بیٹیوں کو زیادہ ویوز اور توجہ حاصل کرنے کے لیے سامنے لا رہی ہیں، جو نہایت تشویش ناک ہے۔ ماہین نے اپنی بات واضح کرنے کے لیے ایک مثال بھی دی اور بتایا کہ ایک پندرہ سالہ لڑکی، جس سے انہوں نے بات کی، اپنی والدہ کے رویے کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور مشکلات کا شکار تھی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی معصومیت کو سوشل میڈیا پر مواد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ خلیجی ممالک نے پاکستان مخالف بھارتی فلم ‘بارڈر 2’ پر پابندی عائد کر دی اپنے پیغام میں ماہین نے فضا علی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غور کرنا چاہیے کہ ایسے اقدامات بچوں پر کس حد تک گہرے نفسیاتی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، جہاں کچھ صارفین نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ماہرِ نفسیات کے مؤقف کو سراہا، جبکہ دیگر صارفین نے اداکارہ فضا علی کے حق میں بات کی اور ان کے طرز عمل کی حمایت کی۔
ٹیلر سوئفٹ نے دوسری سب
امریکی پاپ آئیکن ٹیلر سوئفٹ کو 2026 میں سونگ رائٹرز ہال آف فیم میں شامل کیے جانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جس کے نتیجے میں وہ 36 سال کی عمر میں دوسری سب سے کم عمر رکن بن گئیں۔ ہال آف فیم کی تاریخ میں سب سے کم عمر رکن سٹیوی ونڈر ہیں، جنہیں صرف 33 سال کی عمر میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ یہ اعزاز 1969 میں قائم کیے جانے والے ادارے کی جانب سے دیا جاتا ہے، جو ان گلوکاروں اور موسیقاروں کو تسلیم کرتا ہے جن کے پاس طویل عرصے میں قابلِ ذکر گیتوں کا ذخیرہ موجود ہو۔ کین ڈول کے مریم نواز کے فیشن پر تبصرے نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ٹیلر سوئفٹ، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 14 گرامی ایوارڈز جیتے ہیں، اس سال دیگر نامور فنکاروں جیسے ایلانِس مورِسَیٹ، کینی لوگنز اور بَینڈ ’کس‘ کے پال اسٹینلے اور جین سِمنز کے ساتھ ہال آف فیم میں شامل ہوں گی۔ ہال آف فیم کی تقریب 11 جون کو نیویارک کے میریوٹ مارکیس ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔ ثقافتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونگ رائٹرز ہال آف فیم میں شمولیت فنکار کے طویل مدتی اور لازوال موسیقی کے خدمات کا اعتراف ہے، جن کی دھنوں نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے جذبات اور تجربات کو متاثر کیا ہے۔ عامر خان نے سنیل گروور کی نقالی پر خاموشی توڑ دی ٹیلر سوئفٹ کے حالیہ کیریئر میں ان کا البم “The Tortured Poets Department” بل بورڈ 200 چارٹ میں پہلے نمبر پر رہا، جبکہ البم “The Life of a Showgirl” نے اپنی پہلی ہفتے کی فروخت کے لحاظ سے نئے ریکارڈ قائم کیے۔
عامر خان نے گوری سپراٹ کے
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ گوری اسپراٹ کے ساتھ رہنے جا رہے ہیں۔ اداکار عامر خان نے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اور گوری ایک دوسرے کے پارٹنرز ہیں، اور جہاں تک شادی کا سوال ہے، میرا دل تو پہلے ہی اس رشتے کو تسلیم کر چکا ہے، رسمی فیصلہ وقت کے ساتھ کیا جائے گا۔ عامر خان نے سنیل گروور کی نقالی پر خاموشی توڑ دی بھارتی میڈیا کے مطابق، 61 سالہ عامر خان اور گوری اسپراٹ ممبئی میں ایک جدید طرزِ تعمیر پر مشتمل پُرتعیش رہائش گاہ میں منتقل ہو رہے ہیں۔ نئی رہائش اختیار کرنے کے باوجود وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے قریب ہی رہنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان اور گوری اسپراٹ طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں، اور گزشتہ برس اداکار نے باضابطہ طور پر اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا۔ اب یہ جوڑا اپنے تعلق کو ایک نئے مرحلے میں لے جانے کے لیے ایک ساتھ رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ عامر خان نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ فوری طور پر شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور گوری ایک دوسرے کے لیے نہایت سنجیدہ ہیں اور ان کے درمیان ایک مضبوط، پُرعزم اور بالغ تعلق قائم ہے۔ ٹیلر سوئفٹ نے دوسری سب سے کم عمر سونگ رائٹر کا اعزاز حاصل کر لیا یاد رہے کہ عامر خان نے پہلی شادی 1986 میں 21 برس کی عمر میں رینا دتہ سے کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ایرا خان اور جنید خان ہیں۔ 2002 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ بعد ازاں عامر خان نے 2005 میں فلم ساز کرن راؤ سے دوسری شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد خان ہے، تاہم یہ رشتہ بھی 2021 میں اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ برس عامر خان نے اپنی سالگرہ کے قریب گوری اسپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کا عوامی سطح پر اعلان کیا تھا۔
کراچی کو پرائیوٹائز کردیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان اور کامیڈین تابش ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی کو پرائیوٹائز کر دیا جائے، ہم سب مل کر اسے خرید لیں گے اور بہتر انداز میں چلائیں گے۔ تابش ہاشمی نے حالیہ ایک انٹرویو میں کراچی کے سانحہ گل پلازہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں گل پلازہ سے خریدی گئی کوئی چیز موجود نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے لے کر جوانی اور اب پختہ عمر تک، کراچی سے جڑی جو یادیں اور ایسوسی ایشنز تھیں، وہ ایک ایک کر کے ختم ہوتی جا رہی ہیں۔ کین ڈول کے مریم نواز کے فیشن پر تبصرے نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا گفتگو کے دوران تابش ہاشمی نے ایک طنزیہ مگر سنجیدہ تجویز بھی پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح حکومت یہ تسلیم کر چکی ہے کہ وہ پی آئی اے چلانے میں ناکام رہی اور اسے نجکاری کی جانب لے جایا گیا، اسی طرح اگر کراچی کو بھی پرائیوٹائز کر دیا جائے تو شاید حالات بہتر ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے پٹھان، بلوچ، سندھی، مہاجر اور پنجابی، سب مل کر اس شہر کو سنبھال سکتے ہیں۔ ان کے مطابق انہیں پورا یقین ہے کہ شہری مل کر اس شہر کو اس سے کہیں بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں، کیونکہ موجودہ طرزِ حکمرانی سے بدتر انتظام شاید ممکن ہی نہیں۔ تابش ہاشمی نے وزیراعلیٰ سندھ کی حالیہ پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محض یہ کہنا کافی نہیں کہ ہم جوابدہ ہیں، اصل امتحان عمل کا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں یہ پہلا حادثہ نہیں، اس سے پہلے بھی آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں اور کئی معصوم بچے ڈمپروں کے نیچے آ کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سانحۂ گل پلازہ پر شوبز شخصیات کا دکھ کا اظہار انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ واقعی خود کو جوابدہ سمجھتے ہیں تو یہ واضح ہونا چاہیے کہ اس کی عملی قیمت کیا ادا کی گئی؟ کیا کسی عہدے سے استعفیٰ دیا گیا؟ کیا کسی کی تنخواہ میں کٹوتی ہوئی؟ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ متاثرین کو دیے جانے والے ہرجانے حکمران اپنی جیب سے نہیں بلکہ سرکاری خزانے سے ادا کرتے ہیں۔
صبا قمر کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی
معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبے میں عوامی خدمات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کی کھل کر تعریف کی ہے۔ صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا پر کہا کہ بہتر حکمرانی، عوامی بھلائی اور ترقی کے لیے کیے جانے والے ہر قدم کی تعریف ہونی چاہیے۔ ترقی سب کے فائدے میں ہوتی ہے، اور میری خواہش ہے کہ یہ مثبت رفتار پنجاب اور اس کے لوگوں کے لیے جاری رہے۔ کراچی کو پرائیوٹائز کردیں، ہم سب مل کر خرید لیں گے اور بہت اچھا چلائیں گے، تابش ہاشمی اطلاعات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے حال ہی میں صوبائی حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ پورے پنجاب میں سیور کورز نصب کریں اور سیور لائنوں کی مناسب تعمیر کو یقینی بنائیں، تاکہ عوامی تحفظ بہتر ہو اور حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔ وزیرِ اعلیٰ کی تقریر کا ایک ویڈیو کلِپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جسے صارفین اور مشہور شخصیات نے بھی شیئر کیا۔ اس ویڈیو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ انہوں نے پنجاب بھر میں مثبت تبدیلیاں محسوس کی ہیں اور وزیرِ اعلیٰ کے حالیہ خطاب نے ترقی کے لیے حقیقی عزم کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے سہولت بازار منصوبے کو بھی سراہا ہے، جسے ایک بنیادی پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ معیاری خوراکی اشیاء کی مناسب قیمت پر دستیابی کو یقینی بناتا ہے اور صوبے بھر میں خاطر خواہ روزگار فراہم کر رہا ہے۔ کین ڈول کے مریم نواز کے فیشن پر تبصرے نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 30 اضافی سہولت بازار 30 جون، 2026 تک قائم کیے جائیں گے، اور اس منصوبے کو ہر تحصیل تک پھیلانے کا ہدف ہے، تاکہ اشیائے خورد و نوش سستی اور معیاری قیمت پر ہر شہری تک پہنچ سکیں۔
اے آر رحمان کا نصرت فتح علی خان
عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات کو اپنی زندگی کے سب سے غیر معمولی اور روحانی تجربات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لمحہ کسی غیبی مدد جیسا محسوس ہوا۔ برطانوی نجی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے نصرت فتح علی خان کی فنی عظمت اور بلند شخصیت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصرت صاحب سے ملنا میری منزل تھی۔ صبا قمر کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ترقیاتی کارکردگی پر تعریف اے آر رحمان نے کہا کہ مجھے یہ نایاب موقع ملا کہ میں ان کے ساتھ ایک گانا ریکارڈ کر سکا، لیکن افسوس کہ وہ صرف ایک ماہ بعد اس دنیا سے چلے گئے، یہ موقع ایسے وقت پر ملا جو کسی معجزے سے کم محسوس نہیں ہوتا۔ میزبان کے سوال پر کہ اگر اس وقت ملاقات نہ ہوتی تو شاید یہ موقع دوبارہ نہ ملتا، اے آر رحمان نے کہا کہ ہو سکتا ہے ایسا ہی ہوتا۔ جب نصرت صاحب ممبئی آئے، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ میں بلا جھجک ان کے کمرے میں چلا گیا اور وہ واقعی میرے لیے علم و فن کے دروازے کھول گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت رات کے تقریباً ایک بج رہے تھے، جب نصرت فتح علی خان آئے، بیٹھے اور محفل خود بخود سج گئی۔ ہارمونیم اور طبلہ منگوایا گیا اور نصرت صاحب نے انہیں قوالی کے باریک رموز سکھانا شروع کیے۔ کراچی کو پرائیوٹائز کردیں، ہم سب مل کر خرید لیں گے اور بہت اچھا چلائیں گے، تابش ہاشمی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اس نشست کی کوئی قوالی یاد ہے تو اے آر رحمان نے بتایا کہ وہ مشہور قوالی ‘تو کجا من کجا’ تھی، اور پروگرام کے دوران انہوں نے یہ قوالی گا کر بھی سنائی، جس نے ناظرین کو مسحور کر دیا۔ اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان صرف ایک عظیم فنکار ہی نہیں بلکہ خود ایک زندہ ادارہ تھے، اور ان کی موجودگی میں سیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا۔
عامر خان نے سنیل گروور
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے معروف کامیڈین اور اداکار سنیل گروور کی جانب سے اپنی نقالی پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔ عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں سنیل گروور کی فنی مہارت اور باریک بینی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ محض آواز یا انداز کی نقل نہیں کرتے بلکہ کردار کی سوچ، رویے اور نفسیات کو بھی گہرائی سے سمجھتے ہیں۔ یہ انکل کون ہیں؟ ترک اداکارہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ وائرل ویڈیو پر خاموشی توڑ دی عامر خان نے مزید کہا کہ سنیل کی اداکاری میں مشاہدہ، محنت اور تخلیقی صلاحیت نمایاں طور پر جھلکتی ہے، جس کی وجہ سے ان کی نقالی حقیقت کے قریب محسوس ہوتی ہے۔ ایسے فنکار کم ہی ہوتے ہیں جو کسی شخصیت کی نقل کرتے ہوئے اس کے اندرونی اندازِ فکر کو بھی اسکرین پر لے آئیں۔ عامر نے یہ بھی کہا کہ وہ سنیل گروور کو مختلف معروف شخصیات کی نقالی کرتے دیکھ چکے ہیں اور خاص طور پر کپل کے شو میں ان کی پرفارمنس نے انہیں بے حد محظوظ کیا۔ ان کے مطابق، سنیل گروور کا کام نہ صرف مزاح پیدا کرتا ہے بلکہ ناظرین کے ذہن میں دیر تک نقش رہتا ہے۔ راحت فتح علی خان کا بیٹی کی شادی سے متعلق جزباتی بیان واضح رہے کہ حال ہی میں سنیل گروور کی جانب سے دی گریٹ انڈین کپل شو میں عامر خان کی نقالی پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جسے شائقین نے بھرپور پذیرائی دی۔ اس ویڈیو نے ایک بار پھر سنیل گروور کی اداکاری اور مزاحیہ صلاحیتوں کو مرکزِ توجہ بنایا، اور عامر خان کے اس بیان کے بعد معاملہ مزید نمایاں ہو گیا ہے۔
کین ڈول کے مریم نواز کے
سوشل میڈیا پر حال ہی میں گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں معروف انفلوئنسر کین ڈول (عدنان ظفر) نے پنجاب کی ترقی کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کے فیشن اسٹائل سے منسلک کر کے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ ویڈیو میں کین ڈول نے کہا کہ وہ علاقہ جس کے وزیر اعلیٰ کا فیشن سِنس اتنا اچھا ہو، وہ ترقی میں بھی سب سے آگے رہتا ہے۔ ان کے اس طنزیہ مگر دلچسپ بیان نے آن لائن صارفین کے درمیان شدید بحث چھڑوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کین ڈول کا یہ تبصرہ مریم نواز کے صاحب ذادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران سامنے آنے والی تصاویر کے بعد آیا، جن میں مریم نواز اور دیگر اہم شخصیات نے شاندار ملبوسات میں شرکت کی۔ مریم نواز نے مہندی میں زرد رنگ کے نوآری لباس اور استقبالیہ میں سبز لباس کے ساتھ ویلنٹینو بیگ پہنا، جس پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے متنوع ردِعمل سامنے آیا۔ ویڈیو اور تبصرے پر مختلف صارفین نے اپنی رائے دی، کچھ نے فیشن اسٹائل کی تعریف کی، اور کین ڈول کی بات سے متفق کیا، تو کچھ نے کین ڈول کے طنزیہ مؤقف کو مزاحیہ قرار دیا۔ کے درمیان تضاد پر روشنی ڈالی، جس سے آن لائن مباحثے میں شدت آئی۔ یہ انکل کون ہیں؟ ترک اداکارہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ وائرل ویڈیو پر خاموشی توڑ دی ماہرین کے مطابق اگرچہ کن ڈول کا مقصد مریم نواز کے فیشن اسٹائل کی تعریف کرنا تھا، تاہم ان کے بیان نے سوشل میڈیا پر فیشن اور حقیقی ترقی کے درمیان تعلق پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
شیفالی کی اچانک موت کی
بھارتی اداکارہ اور ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت شیفالی زری والا کی اچانک موت کے ایک سال کے بعد، اُن کے شوہر پراگ تیاگی کے چونکا دینے والے دعوے نے دوبارہ اس معاملے کو خبروں کی سرخیوں میں لا دیا ہے۔ شیفالی زری والا، جو گانے کانٹا لگا سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچیں اور بعد ازاں مختلف ریئلٹی شوز میں نظر آئیں، جون 2025 میں انتقال کر گئیں۔ اس وقت ڈاکٹروں نے موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ قرار دی تھی، اور سرکاری طور پر آج تک یہی موقف برقرار ہے۔ ماہرہ خان برقع پہنے گی تو ڈانس کیسے کرے گی؟ جواد احمد تنقید کی زد میں تاہم حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے 50 سالہ پراگ تیاگی نے دعویٰ کیا کہ شیفالی کی موت کے پیچھے کالا جادو کارفرما ہو سکتا ہے، اور یہ محض شک نہیں بلکہ ذاتی تجربات اور محسوسات پر مبنی یقین ہے۔ پراگ تیاگی نے بتایا کہ بہت سے لوگ ان باتوں پر یقین نہیں کرتے، مگر میں کرتا ہوں۔ جہاں بھگوان ہوتا ہے، وہاں شیطان بھی ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ کسی نے تو کالا جادو ضرور کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بار بار احساس ہوتا تھا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ ایک بار تو بچ گئے، مگر اس بار معاملہ زیادہ سنگین تھا۔ عبادت کے دوران بھی شیفالی میں غیر معمولی تبدیلیاں محسوس ہوتی تھیں۔ جب میں بھکتی میں بیٹھتا ہوں تو خود بخود احساس ہو جاتا ہے کہ کچھ غلط ہے، اور اس بار یہ احساس بہت زیادہ تھا۔ میں 100 فیصد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ کسی نے ضرور کچھ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے نئے انداز پر تنقید کرنے والوں کو بشریٰ انصاری کا کرارا جواب واضح رہے کہ طبی ماہرین اب بھی ابتدائی رپورٹ پر قائم ہیں اور تاحال کسی نئی تفتیش یا سرکاری کارروائی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ شیفالی کی وفات کے بعد پراگ تیاگی اپنے غم اور یادوں کا اظہار کھلے دل سے کرتے رہے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اکثر شیفالی کے ساتھ گزارے گئے لمحات شیئر کرتے ہیں، جن میں ان کی 43 ویں سالگرہ پر دیا گیا ایک جذباتی خراجِ عقیدت بھی شامل ہے۔
ذاکر خان کا کامیڈی سے
معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے اپنی صحت اور ذاتی وجوہات کی بناء پر کامیڈی سے طویل وقفے کا اعلان کر دیا ہے۔ منگل کو حیدرآباد میں ان کے تازہ ترین شو کی ایک ویڈیو سامنے آئی، جس میں ذاکر خان نے اپنے اس طویل وقفے کی وضاحت کی۔ بھرے ہوئے آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقفہ کئی سالوں تک جاری رہ سکتا ہے، ممکن ہے 2028، 2029 یا 2030 تک، جب تک کہ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریاں مکمل نہیں کر لیتے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے ٹور کر رہے ہیں، لیکن اب اپنی صحت کو بھی برابر اہمیت دینا چاہتے ہیں۔ 38 سالہ ذاکر خان نے یہ اعلان بھارتی شہر حیدر آباد میں اپنے “پاپا یار” ٹور کے دوران ایک لائیو شو میں کیا، جو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقفہ ممکنہ طور پر 2030 تک جاری رہ سکتا ہے۔ معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان بیمار، اسٹیج شوز سے دوری اختیار کرنے کا اعلان ذاکر خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں موجود ہر شخص میرے دل کے بہت قریب ہے۔ میں آپ سب کی موجودگی کا بہت شکر گزار ہوں اور آپ سب کے لیے میرا دل ہمیشہ ممنون رہے گا۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
راحت فتح علی خان کا بیٹی کی
پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی ماہین خان کی رخصتی کے موقع پر گیت گاتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ پاکستان آئیڈل کے سیٹ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ دنیا بھر میں کئی شوز کر چکے ہیں اور مختلف رخصتی کے گانے بھی گائے ہیں، لیکن اپنی بیٹی کی شادی کا دن ان کے لیے ایک خاص اور ناقابلِ فراموش لمحہ تھا۔ شیفالی کی اچانک موت کی اصل وجہ کیا ہے؟ شوہر کا چونکا دینے والا دعویٰ راحت فتح علی خان نے بتایا کہ شادی کے دنوں میں، پاکستان آئیڈل اور دیگر پروگراموں کی مصروفیات کے باوجود، وہ اپنی بیٹی کی رخصتی کے جذبات چھپا نہیں سکے۔ یہ دن نہ صرف ذاتی طور پر یادگار تھے بلکہ ایک والد کے طور پر فخر اور محبت کے لمحات سے بھرپور بھی تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی اہلیہ نے بیٹی کی شادی کے تمام انتظامات کی نگرانی کی، اور اس دوران ان کے والد فرخ فتح علی خان اور استاد نصرت فتح علی خان کی یادیں بار بار ذہن میں آئیں۔ یہ لمحات والد کی محبت کے ساتھ ساتھ خاندانی روایات اور موسیقی کی یادیں بھی تازہ کر گئے۔ راحت فتح علی خان نے واضح کیا کہ ماہین کی رخصتی محض ایک شادی نہیں تھی، بلکہ زندگی کے حسین اور جذباتی لمحات میں سے ایک لمحہ تھا، جس نے ان کے دل اور موسیقی کے سفر کو ایک منفرد رنگ دیا۔ مریم اورنگزیب کے نئے انداز پر تنقید کرنے والوں کو بشریٰ انصاری کا کرارا جواب یاد رہے کہ ماہین خان کی مایوں، مہندی اور بارات کی تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر چکی ہیں، اور ان کی تصاویر و ویڈیوز صارفین میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ لاہور میں منعقدہ بارات کی تقریب میں ماہین اور ان کے شوہر شایان نے شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔
فیصل رحمان کا نیا منفرد انداز
پاکستانی شوبز کے سینئر اداکار فیصل رحمان کے نئے ہیئر اسٹائل نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ وہ کافی عرصے سے اپنے لمبے بالوں کو الوداع کہنا چاہتے تھے، تاہم بالوں کے زیادہ جھڑنے کے خدشے کی وجہ سے یہ فیصلہ مؤخر ہوتا رہا۔ فیصل رحمان نے مزید کہا کہ نئے ہیئر اسٹائل کے بعد مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والا مثبت ردعمل میرے اعتماد میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے نئے انداز پر اپنی تعریف اور تحسین کے کمنٹس کر رہے ہیں۔ مداحوں نے کہا کہ اداکار اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ نوجوانی کے دنوں کی یاد دلا رہے ہیں، جبکہ کچھ نے انہیں ہالی ووڈ کے مشہور ہیرو سے بھی تشبیہ دی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی نہ صرف فیصل رحمان کے کیریئر میں تازگی لے کر آئی ہے بلکہ ان کی دلکش شخصیت کو بھی مزید نمایاں کر رہی ہے۔ راحت فتح علی خان کا بیٹی کی شادی سے متعلق جزباتی بیان واضح رہے کہ فیصل رحمان پاکستان کے ان اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے کم عمری میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور بعد ازاں ٹیلی وژن پر اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے خود کو منوایا۔ انہوں نے بابرہ شریف، شبنم اور دیگر نامور اداکاراؤں کے ساتھ متعدد کامیاب فلمیں کیں اور ڈراموں میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔
ڈاکٹر نبیحہ نے عروسہ خان کو
پاکستان کی معروف پبلک اسپیکر اور کلینیکل سائیکولوجسٹ ڈاکٹر نبیحہ علی خان اپنی جرات مندانہ اور اکثر متنازع بیانات کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ مختلف پوڈکاسٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انسانی رویوں اور نفسیات پر دی گئی ان کی رائے نے انہیں عوامی سطح پر مقبول بنایا ہے۔ ڈاکٹر نبیحہ نے حال ہی میں اقرار الحسن کی تیسری اہلیہ عروسہ خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں مردوں کی متعدد شادیاں کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔ شیفالی کی اچانک موت کی اصل وجہ کیا ہے؟ شوہر کا چونکا دینے والا دعویٰ پوڈکاسٹ میں دوسری شادی کے موضوع پر سوال کے جواب میں ڈاکٹر نبیحہ نے واضح موقف اپنایا اور کہا کہ اگر میرا شوہر دوبارہ شادی کا فیصلہ کرے لیکن مجھے چھوڑنے کا ارادہ نہ رکھے، تو میں خود یہ تعلق ختم کر دوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک مرد کسی اور عورت کے پاس جاتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ پہلی بیوی کو سمجھنے میں ناکام رہا ہے، جو کوئی کہتا ہے ‘مجھے محبت نہیں ملی’، وہ جھوٹ بول رہا ہے۔ ڈاکٹر نبیحہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے تعلقات میں حساس رہی ہوں اور واضح کر چکی ہوں کہ میں ایسی چیزیں قبول نہیں کرتی۔ اسلام میں یہ جائز ہے، لہٰذا مذہبی طور پر میرا اعتراض نہیں، مگر ذاتی طور پر میں فیصلہ کروں گی کہ تعلق ختم کرنا ہے۔ ڈاکٹر نبیحہ نے خواتین کے ذاتی انتخاب پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ عورت کی اپنی مرضی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی دوسری شادی کو برداشت کر سکتی ہے یا نہیں۔ میں خود نہیں کر سکتی۔ میں نے پہلے ہی اپنے شوہر اور سسرالیوں کو واضح کر دیا ہے کہ اگر سب کے باوجود مرد باہر دیکھے، تو عورت کے لیے اس کے ساتھ رہنے کی کیا اہمیت رہتی ہے؟ ایک مرد کا تعلق ایک عورت کے ساتھ سب سے بہتر ہوتا ہے، متعدد خواتین کے ساتھ نہیں۔ راحت فتح علی خان کا بیٹی کی شادی سے متعلق جزباتی بیان انہوں نے مردوں کی دوسری شادیوں میں عام طور پر ہونے والی صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مرد واقعی انصاف کر سکتا ہے، تو وہ دوبارہ شادی کر سکتا ہے، لیکن زیادہ تر دوسری شادیوں میں مرد اپنی پہلی بیویوں کو بھلا دیتے ہیں، انہیں کمتر محسوس کراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے کبھی محبت نہیں ہوئی، اگر ایسا سچ ہوتا، تو پھر پہلی شادی کیسے قائم رہی؟ واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیحہ کی پہلی شادی کئی سال قبل ان کے شوہر کے انتقال کے باعث ختم ہوئی تھی۔ نومبر 2025 میں انہوں نے اپنے دوست اور ساتھی حارث کھوکھر سے دوبارہ شادی کی۔
ڈھاکا: اردو سنیما کے معروف
ڈھاکا: بنگلا دیش میں اردو سنیما سے وابستہ معروف اداکار اور ڈانس ڈائریکٹر الیاس جاوید 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق الیاس جاوید کا انتقال بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے ڈھاکا کے ایک اسپتال میں ہوا۔ جہاں وہ کینسر کے طویل علاج کے بعد زیر علاج تھے۔ ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ڈولی چودھری نے ان کی وفات کی تصدیق کی۔ ڈولی چودھری کے مطابق الیاس جاوید کی طبیعت بدھ کی صبح اچانک خراب ہوگئی تھی۔ جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ گزشتہ چند ماہ سے گھر پر ہی علاج کروا رہے تھے۔ اور ڈاکٹروں و نرسوں کی ٹیم ان کی دیکھ بھال پر مامور تھی۔ الیاس جاوید اردو فلمی دنیا کا ایک نمایاں نام تھے۔ اور مشرقی پاکستان کے سنہری دور میں بنگلا دیش میں اردو فلموں کے مقبول چہروں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں بطور ڈانس ڈائریکٹر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ اور اپنی پہلی اسائنمنٹ میں فلم ’ملن‘ کے لیے کوریوگرافی کی۔ جس کی ہدایت کاری کائزر پاشا نے کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور 1964 میں اردو فلم ’نئی زندگی‘ سے بطور اداکار اپنی شناخت بنائی۔ اپنے طویل فلمی سفر کے دوران وہ متعدد کامیاب اور تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں میں نظر آئے، جن میں ’ملکہ بانو‘، ’ایک دن آگے‘، ’شہزادی‘، ’نشان‘، ’راجکماری چندربان‘، ’کاجول ریکھا‘ اور ’صاحب بی بی‘ شامل ہیں۔ الیاس جاوید نے بنگالی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اور بنگلا دیش کی فلمی صنعت میں ایک اہم ثقافتی کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: یہ انکل کون ہیں؟ ترک اداکارہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ وائرل ویڈیو پر خاموشی توڑ دی ان کی وفات کو اردو سنیما کے ایک اہم دور کے اختتام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جہاں وہ کئی نسلوں تک فلمی شائقین کے لیے ایک معتبر اور یادگار شخصیت رہے۔
پاکستان اور اسلامی ترقیاتی
پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے 3معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ معاہدے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد باضابطہ طور پر طے پائے۔ اعلامیے کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) تقریباً 603 ملین ڈالر مالیت کے تین قرضے فراہم کرے گا، ان معاہدوں میں موٹروے کے ایک حصے کی تعمیر اور سماجی شعبے کے دو اہم منصوبے شامل ہیں۔ یہ قرضے ایم-6 سکھر- حیدرآباد موٹروے منصوبے، انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کے لیے غربت سے نجات کا منصوبہ (پی جی ای پی)، جو منتخب انتہائی پسماندہ اضلاع اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے لیے اسکول سے باہر بچوں کے منصوبے کی مالی معاونت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ اسلامی ترقیاتی بینک (IsDB) کی جانب سے شارٹ ٹرم فنانسنگ (قلیل مدتی مالیات) کے طور پر کموڈٹی فنانسنگ کی مد میں کیے گئے 700 ملین ڈالر کے ایک اور عہد میں سے بینک نے رواں مالی سال کے پہلے 5 مہینوں میں اب تک 383.78 ملین ڈالر جاری کر دیے ہیں۔
اداکار راشد محمود شدید علیل
پاکستان کے معروف اداکار راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ راشد محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ سینئر اداکار نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب مجھ سے واقف ہیں، میں 21 دن سے بستر پر موجود ہوں، میں دل کا مریض تو پہلے سے ہی تھا اور اب مہروں کی ایک نئی تکلیف میں مبتلا ہوگیا ہوں اداکار نے اپنی صحت سے تعلق مزید کہا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے اور علاج کے بعد اب میں تھوڑا چلنے کے قابل ہوگیا ہوں، درد تو ہے لیکن اس کی شدت کم ہوگئی ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے آخر میں اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی اور کہا کہ میری صحت کیلئے دعا کریں تاکہ میں کام کرکے گھر چلا سکوں۔
ماہرہ خان برقع پہنے گی
گلوکار اور سماجی کارکن جواد احمد حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران خواتین کے لباس اور پردے کے موضوع پر دیے گئے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق، پوڈکاسٹ کے دوران ایک خاتون سامع نے جواد احمد کے خیالات پر تنقید کی، جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ اس موقع پر جواد احمد نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے طرزِ عمل کا جائزہ لینا چاہیے۔ مریم اورنگزیب کے نئے انداز پر تنقید کرنے والوں کو بشریٰ انصاری کا کرارا جواب جواد احمد نے کہا کہ آپ یہ جو ڈوپٹے کے بغیر ہیں، یہ سہولت ہم جیسے لوگوں کی جدوجہد کی بدولت حاصل کر پائی ہیں، ہماری جدوجہد کی وجہ سے آج خواتین کو اپنی پسند کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی برقع پہننے اور ان کی بہنوں کے سر ڈھانپنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے پوچھا گیا کہ آپ یہ جو پردہ کرتی ہیں، یہ کون سا پردہ ہے تو انہوں ن ے کہا کہ یہ پردہ بہترین پردہ ہے، اگر ماہرہ خان برقع پہنیں تو وہ ڈانس کیسے کریں گی۔ 18 کلو وزن کیسے کم کیا؟ عامر خان نے آسان اور صحت مند طریقہ بتا دیا جواد احمد کے اس بیان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ متعدد افراد نے ان کے اندازِ بیان کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ اختلافِ رائے کے اظہار میں شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔
سانحۂ گل پلازہ پر شوبز شخصیات
کراچی کے تاریخی گل پلازہ میں پیش آنے والی آتشزدگی نے نہ صرف شہرِ قائد بلکہ پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا۔ ہفتے کے اختتام پر جب آگ کی لپیٹ میں آئی عمارت کی دل دہلا دینے والی تصاویر سوشل میڈیا اور ٹی وی اسکرینز پر دکھائی گئیں تو ہر طرف افسوس، حیرت اور بے یقینی کی فضا قائم ہو گئی۔ سانحے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی متاثرین کے غم میں شریک ہوتے ہوئے تعزیتی پیغامات جاری کیے۔ اداکارہ منال خان، ہانیہ عامر، سجل علی، یشمہ گل، ایمن خان اور گلوکار سمر جعفری نے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ یہ واقعہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ اجتماعی غفلت اور حفاظتی انتظامات کی ناکامی کا نتیجہ ہے، جس کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ صرف تعزیت کافی نہیں بلکہ جوابدہی بھی ضروری ہے، اور دعا کی کہ سوگوار خاندانوں کو اس ناقابلِ بیان نقصان کو سہنے کی طاقت ملے۔ اداکارہ صبور علی نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اللہ سے رحم کی دعا کی، جبکہ یشمہ گل نے عمارت میں حفاظتی انتظامات کی کمی اور فائر سیفٹی کے فقدان پر تشویش ظاہر کی۔ فلم ساز عدنان ملک نے بتایا کہ وہ ایک ماہ قبل گل پلازہ گئے تھے اور اس وقت بھی عمارت کا ڈیزائن انہیں انتہائی گھٹن زدہ محسوس ہوا تھا۔ ریپر ایوا بی اور اداکارہ منال خان نے گل پلازہ سے وابستہ اپنی یادوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ منال خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، جو ملک کا اقتصادی مرکز اور صوبائی دارالحکومت ہے، ایک ایسے “یتیم شہر” کی مانند ہے جسے نہ صوبہ مکمل طور پر اپنانا چاہتا ہے اور نہ مرکز۔ سانحہ گل پلازہ، آتشزدگی کے باوجود قرآن پاک محفوظ رہے ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے لاہور میں جنید صفدر کی پرتعیش شادی کی تقریبات اور اسی دوران کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے درمیان واضح تضاد کی نشاندہی کی، اور کہا کہ اقتدار کے ایوانوں میں جشن منایا جا رہا ہے جبکہ عوامی نظام مسلسل زوال کا شکار ہے۔ ریسکیو اہلکار 40 گھنٹوں بعد گل پلازہ کی عمارت میں داخل ہوئے، پہلی منزل پر لاشوں کی تلاشی مکمل کر لی گئی، اور اب دوسری منزل پر زندہ یا مردہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سانحہ فائر سیفٹی قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہونا چاہیے، تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد اس حوالے سے عملی اقدامات کس حد تک کیے جائیں گے۔
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ
بھارتی سپر اسٹار اکشے کمار اور اُن کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ائیرپورٹ سے گھر کےلیے واپس آتے ہوئے غیر معمولی حادثے کا شکار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ پیر کی شام بیرون ملک سے ممبئی واپس آئے اور گھر جاتے ہوئے اُن کی کار اور سکیورٹی گاڑی غیر متوقع حادثے کا نشانہ بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار مرسڈیز کی ٹکر سے ایک آٹو رکشہ بے قابو ہوکر پہلے اکشے کمار کے سکیورٹی قافلے سے ٹکرایا اور پھر وہ اداکار جوڑے کی گاڑی سے جا لگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق حادثہ دیکھ کر خوف محسوس ہوا، ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ حادثے کی وجہ سے آٹو ڈرائیو اور اس کی سواری کچھ دیر کےلیے گاڑی کے نیچے دب گئے تاہم اکشے کمار اور اُن کے عملے نے فوری طور پر مدد فراہم کی اور انہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی کے جوہو علاقے کے قریب پیش آنے والے حادثے میں خوش قسمتی سےتمام افراد محفوظ رہے۔ یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ اپنی 25ویں سالگرہ منانے کے لیے بیرون ملک گئے تھے، جہاں سے واپسی پر حادثہ پیش آیا ہے۔
دی لائن کنگ کے شریک
لاس اینجلس: ڈزنی کے معروف اینیمیٹر اور دی لائن کنگ کے شریک ہدایت کار راجر ایلرز 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈزنی کے معروف اینیمیٹر، ہدایت کار اور کہانی نویس راجر ایلرز کے انتقال کے باعث عالمی اینیمیشن انڈسٹری ایک ایسے عظیم تخلیق کار سے محروم ہو گئی۔ جن کے فن نے کروڑوں ناظرین کے بچپن کی یادوں کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔ راجر ایلرز نے ڈزنی کی کئی لازوال اینیمیٹڈ فلموں کی تخلیق میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جن میں دی لائن کنگ، الادین، دی لِٹل مرمیڈ اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ شامل ہیں۔ ان کی وفات کی تصدیق ان کے قریبی ساتھی اور معروف پروڈیوسر ڈیو بوسرٹ نے کی۔ ڈیو بوسرٹ کے مطابق وہ چند روز قبل ہی مصر کے سفر کے دوران راجر ایلرز سے ای میل کے ذریعے رابطے میں تھے۔ جس کے باعث ان کے انتقال کی خبر ان کے لیے مزید ناقابلِ یقین ہے۔ انہوں نے راجر ایلرز کو ڈزنی اینیمیشن کے سنہری دور کا ایک مضبوط ستون قرار دیا۔ راجر ایلرز نے اپنے کیریئر کا آغاز 1982 میں فلم ٹرون کے لیے اسٹوری بورڈ آرٹسٹ کے طور پر کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اولیور اینڈ کمپنی اور دی لِٹل مرمیڈ جیسے منصوبوں پر کام کیا، جبکہ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ میں ہیڈ آف اسٹوری کی حیثیت سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ 1994 میں فلم دی لائن کنگ کی مشترکہ ہدایت کاری نے راجر ایلرز نے عالمی شہرت دلائی۔ اور یہ فلم آج بھی اینیمیشن کی تاریخ کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب گلوکار بی پراک کو دھمکیاں، 10 کروڑ روپے بھتہ طلب ساتھی فنکاروں کے مطابق راجر ایلرز اپنی عاجزی، شفقت اور خوش مزاج شخصیت کے لیے جانے جاتے تھے۔ جبکہ ان کی تخلیقی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر
اطالوی فیشن انڈسٹری کے عظیم نام، عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر ویلینٹینو گاراوانی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق پیر کے روز ویلینٹینو فاؤنڈیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان کے ذریعے کی۔ بیان کے مطابق ویلینٹینو گاراوانی نے روم میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی، جہاں وہ اپنے قریبی عزیزوں کے ہمراہ موجود تھے۔ ویلینٹینو کو دنیا بھر میں صرف ان کے پہلے نام سے ہی پہچانا جاتا تھا۔ وہ فیشن کی اس سنہری نسل سے تعلق رکھتے تھے جس نے فیشن کو ایک فن کے طور پر منوایا۔ انہوں نے نہ صرف ایک کامیاب فیشن برانڈ قائم کیا بلکہ ایک ایسا بزنس ایمپائر بھی کھڑا کیا جو آج بھی دنیا کے بڑے لگژری ناموں میں شمار ہوتا ہے۔ ویلینٹینو گاراوانی نے 2008 میں عملی طور پر فیشن کی دنیا سے ریٹائرمنٹ اختیار کی تھی، تاہم ان کا اثر آج بھی عالمی رن ویز اور ڈیزائننگ اسکولز میں نمایاں نظر آتا ہے۔ فیشن کی دنیا میں ان کی سب سے بڑی پہچان ’ویلینٹینو ریڈ‘ ہے، ایک مخصوص سرخ رنگ جسے انہوں نے عالمی فیشن میں متعارف کروایا اور جو بعد ازاں ان کی شناخت بن گیا۔ فاؤنڈیشن کے مطابق ویلینٹینو کی میت کو بدھ اور جمعرات کو عوامی دیدار کے لیے رکھا جائے گا، جبکہ ان کی آخری رسومات جمعہ کے روز روم میں صبح 11 بجے ادا کی جائیں گی۔ ویلینٹینو کو فیشن کے ان عظیم ڈیزائنرز میں شمار کیا جاتا ہے جو اس دور سے تعلق رکھتے تھے جب فیشن خالصتاً تخلیقی صلاحیت، ہاتھ کی کاریگری اور ذاتی وژن کا نام تھا۔ انہیں جارجیو آرمانی اور کارل لیگر فیلڈ کے ہم پلہ سمجھا جاتا تھا۔ کارل لیگر فیلڈ 2019 میں انتقال کر گئے تھے، جبکہ جارجیو آرمانی کا انتقال گزشتہ برس ستمبر میں ہوا۔ ویلینٹینو کی وفات کے ساتھ ہی فیشن کی دنیا کا ایک شاندار باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا، تاہم ان کا نام، انداز اور تخلیقی ورثہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران کرن جوہر
بالی وڈ کے نامور ہدایتکار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ سپر اسٹار سلمان خان نے انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران رُلا دیا تھا۔ حال ہی میں کرن جوہر نے اپنے شو میں نیتی ، مکتی اور شکتی موہن کو مدعو کیا جس میں انہوں نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے مشہور گانے ’ساجن جی گھر آئے‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ سلمان خان کی وینیٹی وین میں جاکر رو پڑے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ کچھ ہوتا ہے میری سلمان خان کے ساتھ پہلی فلم تھی اور چونکہ سلمان ایک بہت بڑے اسٹار تھے، اس لیے میں کافی گھبرایا ہوا تھا، ساجن جی گھر آئے کی شوٹنگ تیار تھی اور جب میں سلمان کی وینیٹی وین میں داخل ہوا تو انہوں نے ٹی شرٹ اور جینز پہنی ہوئی تھی۔ کرن جوہر کے مطابق میں نے سلمان کو کہا کہ آپ کو کپڑے تبدیل کرنا پڑیں گے کیونکہ یہ ایک شادی کا گانا ہے، اس پر سلمان خان نے بڑے آرام سے جواب دیا کہ ’ہاں لیکن اگر پہلی بار دولہا جینز اور ٹی شرٹ میں آئے تو یہ ایک نیا اسٹائل ہوگا، میں اس میں سوَیگ لے آؤں گا‘۔ ہدایتکار نے کہا یہ سن کر میں پریشان ہو گیا کیونکہ سیٹ بہت شاندار تھا اور سلمان خان کی ہیروئن کاجول ایک لہنگا پہنے ہوئے تھیں، ایسے میں دلہا جینز اور ٹی شرٹ میں آ گئے تو کیا ہوگا۔ کرن نے کہا یہ سن کر میں رونے لگا، کیونکہ میں پہلے ہی ذہنی دباؤ میں تھا، میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور سلمان خان کے سامنے ہی ان کی وینیٹی وین میں رو پڑا۔ انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا مجھے روتا دیکھ کر سلمان خان نے اپنی ضد چھوڑی اور سوٹ پہن کر شوٹنگ پر آنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے علیحدگی
نئی دہلی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ازدواجی زندگی، شوہر سے تعلقات اور مبینہ افیئرز سے متعلق خبروں پر کھل کر گفتگو کی۔ سنیتا آہوجا نے واضح الفاظ میں گووندا سے علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو ان کی طلاق ہوئی ہے۔ اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ موجود ہے۔ سنیتا آہوجا نے کہا کہ وہ اور گووندا آج بھی ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ اور ان کا رشتہ باضابطہ طور پر قائم ہے۔ شادی کے طویل سفر میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم ان کے تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے۔ شوہر کی زندگی میں دیگر خواتین سے منسوب خبروں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسے معاملات کو مکمل طور پر نظرانداز نہیں کرتیں۔ اگر کسی مرحلے پر بے وفائی ثابت ہوئی تو وہ اسے معاف نہیں کریں گی۔ تاہم اس وقت ان کا رشتہ اعتماد پر قائم ہے۔ سنیتا آہوجا نے شوخ مگر سنجیدہ انداز میں خاندانی ذمہ داریوں کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے خاص طور پر بیٹے یش وردھن آہوجا کے کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے گووندا پر ناراضی کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ وہ بیٹے کے لیے وہ کردار ادا نہیں کر رہے جس کی انہیں توقع تھی۔ یہ بھی پڑھیں: فضا علی کے سابق شوہر کی دوسری شادی، بیٹی کی معصومانہ ویڈیو شیئر کردی واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی۔ اور ان کے دو بچے بیٹی ٹینا آہوجا اور بیٹا یش وردھن آہوجا ہیں۔ جو بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پنجاب گلوکار بی پراک کو دھمکیاں
نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے معروف پنجابی گلوکار بی پراک کو بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے 10 کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کرتے ہوئے سنگین دھمکیاں دی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گینگ کے مبینہ رکن ارجو بشنوئی نے بی پراک کے قریب ساتھی اور پنجابی گلوکار دل نور عرف بابلو کو واٹس ایپ پر ایک وائس میسج بھیجا۔ جس میں بی پراک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی اور اگر ایسا نہ ہوا تو بی پراک اور ان کے قریبی لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ وائس میسج میں مبینہ طور پر کہا گیا کہ میں ارجو بشنوئی بول رہا ہوں۔ بی پراک تک میرا پیغام پہنچا دو کہ ہمیں 10 کروڑ روپے چاہئیں۔ تمہارے پاس ایک ہفتے کا وقت ہے۔ تم کسی بھی ملک میں چلے جاؤ لیکن بی پراک کے ساتھ جو بھی نظر آئے گا اسے نقصان پہنچایا جائے گا۔ اس پیغام کو مذاق نہ سمجھنا۔ اگر تعاون کیا تو ٹھیک ورنہ بی پراک کو مٹی میں ملا دیں گے۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد دل نور نے فوری طور پر موہالی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو تحریری شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد سوہانہ تھانے میں بھارتیہ نیایہ سنہتا کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں واٹس ایپ میسج کی تصدیق اور ریکارڈ حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بی پراک کی حفاظت سخت کر دی گئی ہے۔ پنجابی گلوکار بی پراک موہالی سے تعلق رکھتے ہیں اور معروف میوزک ڈائریکٹر ورندر بچن کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے فلم ’کیسری‘ کے مشہور گیت ’تری مٹی‘ کے علاوہ فلحال، پچھتاوگے اور فلم ’شیرشاہ‘ کے گیت ’رنجھا‘ جیسے کئی سپر ہٹ گانے گائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ہائی پروفائل شخصیات کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہو سکتا ہے۔ تاہم تفتیش کا یہ پہلو بھی زیر غور ہے کہ آیا دھمکی واقعی اسی گینگ کی جانب سے دی گئی ہے یا کسی نے گینگ کے نام کا غلط استعمال کیا ہے۔
’ماہانہ 5 لاکھ اور بزنس کلاس میں
پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی اور اداکار تیمور اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سوشل میڈیا پر اداکار جوڑے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، اداکارہ نے اپنے نکاح کے موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جس پر بھاری گولڈن جیولری کافی نمایاں رہی۔ اداکارہ کے نکاح کی جہاں تصاویر وائرل ہورہی ہیں وہی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں حنا آفریدی اپنے شوہر تیمور اکبر سے دلچسپ ڈیمانڈ کررہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکارہ نکاح کے موقع پر اپنے شوہر تیمور سے ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ اور ہر 6 ماہ بعد بزنس کلاس میں سفر کی ڈیمانڈ کررہی ہیں۔ حنا آفریدی نے یہ بھی کہا کہ مہنگے کپڑے سمیت شاپنگ کا سارا خرچ بھی شوہر کو اٹھانا پڑے گا اور وہ اپنی جیب سے کوئی پیسہ خرچ نہیں کریں گی جس پر تیمور نے رضامندی ظاہر کی۔
18سالہ شادی ختم ہونے کے بعدبھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر اور اداکار دھنوش کی شادی کی افواہیں سرگرم ہیں، بتایا جارہا ہے کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی حلقوں میں اداکارہ مرونال ٹھاکر اور اداکار دھنوش کے بارے میں قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں،غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں 14 فروری کو شادی کررہے ہیں ۔ ان افواہوں کے مطابق جوڑے کی شادی کی ایک نجی تقریب ہوگی، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوست شریک ہوں گے۔ اگرچہ اب تک نہ تو دونوں اداکاروں اور نہ ہی ان کی ٹیموں کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔ تاہم یہ خبر اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کہ دونوں اداکار اپنی ذاتی زندگی کو عوامی نظروں سے دور رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ چند ماہ قبل دونوں اس وقت بھی خبروں کی زینت بنے جب افواہوں کا بازار گرم ہوا کہ مرونال اور دھنوش ریلیشن شپ میں ہیں۔
بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر اور اداکار دھنوش کی شادی کی افواہیں سرگرم ہیں، بتایا جارہا ہے کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی حلقوں میں اداکارہ مرونال ٹھاکر اور اداکار دھنوش کے بارے میں قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں،غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں 14 فروری کو شادی کررہے ہیں ۔ ان افواہوں کے مطابق جوڑے کی شادی کی ایک نجی تقریب ہوگی، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوست شریک ہوں گے۔ اگرچہ اب تک نہ تو دونوں اداکاروں اور نہ ہی ان کی ٹیموں کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔ تاہم یہ خبر اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کہ دونوں اداکار اپنی ذاتی زندگی کو عوامی نظروں سے دور رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ چند ماہ قبل دونوں اس وقت بھی خبروں کی زینت بنے جب افواہوں کا بازار گرم ہوا کہ مرونال اور دھنوش ریلیشن شپ میں ہیں۔ تاہم مرونال ٹھاکر نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا تھا کہ دھنوش صرف ایک اچھے دوست ہیں۔ سب سے پہلے یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں تھیں جب سن آف سردار 2 کی اسکریننگ کے دوران مبینہ طور پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں مرونال اور دھنوش کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اور سرگوشیاں کرتے دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ مرونال نے دھنوش کی دونوں بہنوں کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کیا۔ یاد رہے کہ سال 2022 میں اداکار دھنوش اور ان کی اہلیہ ایشوریا رجنی کانتھ نے شادی کے 18 سال کے طویل دورانیے کے بعد اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔
ریلیف کنسرٹ کے بعد بیلا حدید
فلسطینی‑امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے لاس اینجلس میں منعقدہ ریلیف کنسرٹ کے بعد غزہ کے بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے عالمی توجہ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کنسرٹ کے دوران $5.5 ملین کی امدادی رقم جمع کی گئی، جو فلسطین اور سوڈان میں انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو فراہم کی جائے گی۔ کنسرٹ کی میزبانی اداکار پیڈرو پاسکل اور بیلا حدید نے مشترکہ طور پر کی، جبکہ اس میں شون مینڈیز، چپل روآن، کلائرو سمیت دیگر معروف فنکاروں نے بھی پرفارم کیا۔ بدترین انسان: معروف ہالی ووڈ اداکار مارک روفیلو کی ٹرمپ پر کھلی تنقید بیلا حدید نے اپنے انسٹاگرام پر ریلیف کنسرٹ کے کچھ لمحات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے صرف موسیقی یا تفریح کے لیے نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت اس پروگرام میں شرکت کی، یاد رکھنا بھی ایک احتجاج ہے، خاص طور پر سوڈان اور فلسطین میں جاری بحران کے تناظر میں۔ بیلا حدید نے کہا کہ ایک مقصد جو میرے لیے انتہائی ذاتی ہے، وہ ہے فلسطین چلڈرن رلیف فنڈ (PCRF)۔ غزہ کی آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ بچے ہیں۔ PCRF نے کم از کم 6,000 یتیم بچوں کو ماہانہ امداد فراہم کی، ان کے خاندانوں تک 21 ملین لیٹر صاف پانی پہنچایا، سیکڑوں بچوں کو غزہ سے نکالا، اور دیگر معجزات انجام دیے۔ ان میں سے کچھ بچے اس موقع پر ہمارے ساتھ موجود تھے۔ میں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ آئیں ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں تاکہ یہ خاندان جان سکیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سپر ماڈل نے لکھا کہ سوڈان میں 12 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں اور 25 ملین سے زیادہ لوگ غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ کئی اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں، بشمول ورلڈ فوڈ پروگرام، نے سوڈان کو دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران قرار دیا ہے۔ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز: ولیمہ کب اور کہاں ہوگا؟ بیلا حدید نے مزید لکھا کہ سوڈانی امریکن فزیشنز ایسوسی ایشن (SAPA) ایک تنظیم ہے جو امریکہ میں مقیم سوڈانی طبی پیشہ ور افراد کو متحرک کرتی ہے تاکہ سوڈان میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور صلاحیت سازی کے منصوبوں میں مدد کی جا سکے۔ یہ ایسوسی ایشن طبی مشنز، تربیت، طبی سازوسامان، اور بحران یا تنازع کے دوران ہنگامی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس تنظیم نے پانچ سال سے کم عمر 100,000 سے زیادہ بچوں کی خدمت کی ہے اور فعال طور پر 100 سے زیادہ اسپتالوں کی معاونت کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ریلیف کنسرٹ نہ صرف غزہ کے بچوں کے لیے معاون ثابت ہوا بلکہ سوڈان میں امدادی کارکنوں کی مدد کے لیے بھی ایک اہم اقدام قرار دیا گیا۔
18 کلو وزن کیسے کم کیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اینٹی انفلیمٹری ڈائیٹ اپنانے کے بعد اپنا وزن 18 کلوگرام کم کیا ہے، لیکن اصل مقصد وزن کم کرنا نہیں بلکہ اپنی صحت کو بہتر بنانا تھا۔ عامر خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ غذائی تبدیلی بنیادی طور پر مائیگرین (سر درد) کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے کی گئی تھی، نہ کہ جسمانی شکل بدلنے کے لیے۔ وزن میں کمی قدرتی طور پر وقت کے ساتھ واقع ہوئی۔ ارچنا پورن سنگھ میں نایاب اعصابی بیماری، ڈاکٹروں کا حیران کن انکشاف اداکار نے مزید کہا کہ اینٹی انفلیمٹری ڈائیٹ نے ان کے لیے واقعی جادوئی اثر پیدا کیا، نہ صرف ان کا وزن کم ہوا بلکہ مائیگرین کے دورے بھی نمایاں طور پر کم ہو گئے۔ اگرچہ عامر خان نے اپنی روزانہ خوراک کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ غذائی عادات میں اس تبدیلی نے ان کی مجموعی صحت پر مثبت اور واضح اثر ڈالا ہے۔ ماہرین کے مطابق اینٹی انفلیمٹری ڈائیٹ میں تازہ سبزیاں، پھل، مکمل اناج، خشک میوہ جات اور صحت مند چکنائیاں شامل ہوتی ہیں، جبکہ پراسیسڈ فوڈ، ریفائن شدہ شکر اور نقصان دہ چکنائیوں سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ سہانا خان کا زندگی کے فیصلوں میں والدین کے کردار سے متعلق دلچسپ بیان واضح رہے کہ اس قسم کی خوراک سے جسم میں سوزش کم ہوتی ہے، جو کئی صحت کے مسائل جیسے مائیگرین، جوڑوں کا درد اور تھکن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ریما خان کا نعیمہ بٹ کو خوبصورتی
پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کی معروف اور سینئر اداکارہ ریما خان نے اداکارہ نعیمہ بٹ کو ان کی خوبصورتی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور ذاتی نوعیت کا مشورہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں اداکارائیں حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ایک ساتھ نظر آئیں، جہاں نعیمہ بٹ نے ریما کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔ مذاق کرنا ہے تو اپنی ناکام شادی پر کریں: بشری انصاری کے طنز پر جاوید شیخ کا کرارا جواب ریما نے لمبے اور خوبصورت بالوں کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بال نہ کٹوانے کا مشورہ دیا۔ اس ویڈیو میں ریما خان نے نعیمہ بٹ سے کہا کہ اپنے بال کسی بھی صورت نہ کٹوائیں، کیونکہ لمبے بال عورت کی فطری خوبصورتی اور پہچان ہوتے ہیں۔ اداکارہ نعیمہ بٹ نے مزید بتایا کہ وہ خود بھی کبھی بال نہیں کٹواتیں بلکہ صرف ٹرم کرواتی ہیں، تاکہ بالوں کی خوبصورتی برقرار رہے۔ ریلیف کنسرٹ کے بعد بیلا حدید کی غزہ کے بچوں کے حق میں جذباتی اپیل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں مداح دونوں اداکاراؤں کے درمیان خوشگوار تعلق اور ریما کے مشورے کو سراہ رہے ہیں۔
بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ
بنگالی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سابق مس کلکتہ جیاشری کبیر 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ برطانیہ کے شہر رومفورڈ، ایسیکس میں واقع نرسنگ ہوم میں زیرِعلاج تھیں، جہاں ان کا انتقال ہوا ان کی وفات کی خبر دو روز بعد منظرِعام پر آئی۔ 22 جون 1952 کو پیدا ہونے والی جیاشری کبیر نے 1968 میں مس کلکتہ کا اعزاز حاصل کرکے شہرت حاصل کی، انہوں نے کولکتہ میں 40 سے زائد بنگالی فلموں میں کام کیا اور اپنی سنجیدہ اورنپی تلی اداکاری کے لئے جانی جاتی تھیں۔ جیاشری نے کمرشل اورآرٹ فلموں دونوں میں مہارت دکھائی اوراگرچہ عوامی مقبولیت کم رہی، لیکن ناقدین نے ان کے فن کو سراہا۔ عائزہ خان کی سالگرہ پر شوہر دانش تیمور کا محبت بھرا پیغام بعد ازاں وہ بنگلادیش منتقل ہوگئیں جہاں ان کا تعلق معروف فلم ساز عالمگیر کبیر سے رہا، دونوں کی شادی ہوئی اور بعد میں طلاق بھی ہو گئی۔ جیاشری کبیرنے کولکتہ میں کچھ عرصہ قیام کیا اور پھر اپنے بیٹے کے ساتھ لندن منتقل ہو گئیں، جہاں انہوں نے زیادہ تر عوامی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کی۔ ان کی وفات پر بنگالی فلم کمیونٹی اور شائقین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ جیاشری کبیر کو ان کی فنکارانہ خدمات اور بین الاقوامی فلمی سفر کے لیے یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے بنگالی سینما میں ایک منفرد مقام حاصل کیا
بھارتی گلوکار کی سنگاپور میں موت
بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار و موسیقار زوبین گارگ کی موت کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ زوبین کی موت اسکوبا ڈائیونگ سے نہیں بلکہ سنگاپور کے جزیرے لازارس کے قریب تیراکی کے دوران ہوئی۔ اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گلوکار کی موت اسکوبا ڈائیونگ سے ہوئی۔ یہ واقعہ گزشتہ برس 19 ستمبر کو سنگا پور میں پیش آیا تھا۔ بدھ کو کیس کی سماعت کے دوران سنگاپور کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ زوبین اس واقعے کے وقت نشے میں تھے۔ متعدد گواہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسے کشتی کی طرف واپس تیرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو کر پانی میں پیٹ کے بل تیرنے لگے، انہیں فوری طور پر ریسکیو کرنے کے بعد سی پی آر دیا گیا لیکن جلد ہی زوبین کو مردہ قرار دیدیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ زوبین کی ہائی بلڈ پریشر اور مرگی کی ہسٹری رہی ہے اور انہیں اس قسم کا آخری دورہ 2024 میں پڑا تھا۔ سنگاپور پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ انکی موت میں کوئی سازش یا جرم نہیں کیا گیا۔
کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی
پاکستانی فلم اور ڈراموں کے نامور اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا مگر بہت جاندار تھا۔ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے والے لاجواب اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ میں کسی بھی ڈرامے کو سائن کرتے ہوئے سب سے پہلے اسکرپٹ دیکھتا ہوں، اسکرپٹ اچھا لگے تو ایک ہی رات میں پڑھ لیتا ہوں، ورنہ میں آدھے گھنٹے میں پڑھ کر واپس کردیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا مگر بہت جاندار تھا۔ ’وی لو ٹو ہیٹ یو‘، مجھے یہ لائن بہت اچھی لگی، ناظرین نے میرے کریکٹر کو برا بھلا کہا لیکن میری پرفارمنس کی تعریفیں کی، ڈرامے کی کہانی کامران اور سحر کے علاوہ پوری نہیں ہوسکتی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ اس ڈرامے کی کامیابی میں سب سے نمایاں کردار ڈائریکٹر سید وجاہت حسین کا تھا اور سونے پہ سہاگہ شاہ زیب خانزادہ کا مضبوط اسکرپٹ تھا، میں ان کا لکھا ہوا اسکرپٹ منع نہیں کرسکتا تھا۔ صبا قمر کی لاجواب کردار نگاری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صبا لاجواب اداکارہ ہیں، وہ بہت محنتی ہیں اور اپنے کام کو فوکس کرتی ہیں، ان کے کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے، وہ کم ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں شوبز کی دنیا میں بہت عزت دی ہے، صبا قمر ایک جنونی اور پروفیشنل اداکارہ ہیں، میں نے اپنے شوبز کیرئیر میں ایسی اداکارہ بہت کم دیکھی ہے۔ فیصل قریشی نے بتایا کہ ساتھی فنکاروں میں عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم نے میرے کام کی تعریف کی جب کہ ہمایوں سعید نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ زیب خانزادہ کے اسکرپٹ نے ہماری پوری ٹیم کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا کہ کوئی پہلی بار اتنا شاندار اسکرپٹ کیسے لکھ سکتا ہے۔ فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں مذاق میں کہا ’شاہ زیب بھائی یہ ڈراما آپ نے ہی لکھا ہے ناں‘، یہ سن کر انہوں نے کہا ’فیصل بھائی یہ ڈراما لکھ لکھ کر میری گردن ٹیڑھی ہوگئی ہے۔‘
بھارتی گلوکار کی سنگاپور میں موت
بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار و موسیقار زوبین گارگ کی موت کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ زوبین کی موت اسکوبا ڈائیونگ سے نہیں بلکہ سنگاپور کے جزیرے لازارس کے قریب تیراکی کے دوران ہوئی۔ اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گلوکار کی موت اسکوبا ڈائیونگ سے ہوئی۔ یہ واقعہ گزشتہ برس 19 ستمبر کو سنگا پور میں پیش آیا تھا۔ بدھ کو کیس کی سماعت کے دوران سنگاپور کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ زوبین اس واقعے کے وقت نشے میں تھے۔ متعدد گواہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسے کشتی کی طرف واپس تیرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو کر پانی میں پیٹ کے بل تیرنے لگے، انہیں فوری طور پر ریسکیو کرنے کے بعد سی پی آر دیا گیا لیکن جلد ہی زوبین کو مردہ قرار دیدیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ زوبین کی ہائی بلڈ پریشر اور مرگی کی ہسٹری رہی ہے اور انہیں اس قسم کا آخری دورہ 2024 میں پڑا تھا۔ سنگاپور پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ انکی موت میں کوئی سازش یا جرم نہیں کیا گیا
کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی
پاکستانی فلم اور ڈراموں کے نامور اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا مگر بہت جاندار تھا۔ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے ہر کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے والے لاجواب اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ میں کسی بھی ڈرامے کو سائن کرتے ہوئے سب سے پہلے اسکرپٹ دیکھتا ہوں، اسکرپٹ اچھا لگے تو ایک ہی رات میں پڑھ لیتا ہوں، ورنہ میں آدھے گھنٹے میں پڑھ کر واپس کردیتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا مگر بہت جاندار تھا۔ ’وی لو ٹو ہیٹ یو‘، مجھے یہ لائن بہت اچھی لگی، ناظرین نے میرے کریکٹر کو برا بھلا کہا لیکن میری پرفارمنس کی تعریفیں کی، ڈرامے کی کہانی کامران اور سحر کے علاوہ پوری نہیں ہوسکتی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار فیصل قریشی نے بتایا کہ اس ڈرامے کی کامیابی میں سب سے نمایاں کردار ڈائریکٹر سید وجاہت حسین کا تھا اور سونے پہ سہاگہ شاہ زیب خانزادہ کا مضبوط اسکرپٹ تھا، میں ان کا لکھا ہوا اسکرپٹ منع نہیں کرسکتا تھا۔ صبا قمر کی لاجواب کردار نگاری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صبا لاجواب اداکارہ ہیں، وہ بہت محنتی ہیں اور اپنے کام کو فوکس کرتی ہیں، ان کے کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے، وہ کم ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں شوبز کی دنیا میں بہت عزت دی ہے، صبا قمر ایک جنونی اور پروفیشنل اداکارہ ہیں، میں نے اپنے شوبز کیرئیر میں ایسی اداکارہ بہت کم دیکھی ہے۔ فیصل قریشی نے بتایا کہ ساتھی فنکاروں میں عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم نے میرے کام کی تعریف کی جب کہ ہمایوں سعید نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ زیب خانزادہ کے اسکرپٹ نے ہماری پوری ٹیم کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا کہ کوئی پہلی بار اتنا شاندار اسکرپٹ کیسے لکھ سکتا ہے۔ فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں مذاق میں کہا ’شاہ زیب بھائی یہ ڈراما آپ نے ہی لکھا ہے ناں‘، یہ سن کر انہوں نے کہا ’فیصل بھائی یہ ڈراما لکھ لکھ کر میری گردن ٹیڑھی ہوگئی ہے۔‘
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
پاکستانی عوام کو پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے مسلسل چوتھی مرتبہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، جس سے نئے سال کے آغاز پر ملنے والے بڑے ریلیف کے بعد صارفین کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ اس ورکنگ کے مطابق پٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا اعلان کرے گا، جو آئندہ 15 روز کے لیے نافذ ہوں گی۔ سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ واضح رہے کہ یکم جنوری 2026 کو پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ حکام کے مطابق قیمتوں میں متوقع کمی کی وجہ بین الاقوامی تیل کی منڈی میں قیمتوں میں کمی، کسٹمز ڈیوٹی میں کمی اور کرنسی ریٹ میں تبدیلیاں ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں 11 جنوری کو پٹرول کی قیمت 2.74 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 66.54 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی۔
لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا
لاہور میں معروف اسٹیج اداکار قیصر پیا کو ٹریفک سگنل پر لوٹ لیا گیا، چور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کے ساتھ واردات کا واقعہ سامنے آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق قیصر پیا اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ ٹریفک سگنل پر گاڑی رکی۔ اسی دوران ایک ملزم نے گاڑی کو ہاتھ مارا اور بلاوجہ جھگڑا شروع کر دیا۔ ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی دوران ایک دوسرا ملزم گاڑی کی دوسری جانب سے آیا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیصر پیا کا قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد قیصر پیا نے گارڈن ٹاؤن تھانے میں درخواست دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا
لاہور میں معروف اسٹیج اداکار قیصر پیا کو ٹریفک سگنل پر لوٹ لیا گیا، چور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کے ساتھ واردات کا واقعہ سامنے آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق قیصر پیا اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ ٹریفک سگنل پر گاڑی رکی۔ اسی دوران ایک ملزم نے گاڑی کو ہاتھ مارا اور بلاوجہ جھگڑا شروع کر دیا۔ ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی دوران ایک دوسرا ملزم گاڑی کی دوسری جانب سے آیا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیصر پیا کا قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد قیصر پیا نے گارڈن ٹاؤن تھانے میں درخواست دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
شاہد کپور کی نئی فلم ریلیز سے پہلے
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی نئی فلم ’او رومیؤ‘ ریلیز سے قبل ہی قانونی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے خلاف حسین اُسترا کی بیٹی سنوبر شیخ نے پروڈیوسرز کو قانونی نوٹس بھیجا ہے، کیونکہ وہ فلم کی کہانی میں اپنے والد کے ممکنہ حقیقی کردار کے حوالے سے خدشات ظاہر کر رہی ہیں۔ دھرمیندر کے مرنے کے بعد خاندان میں کشیدگی؟ ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی سنوبر شیخ نے نوٹس میں فلم کے پروڈیوسرز ساجد نادیاد والا اور ہدایت کار وشال بھردواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں ان کے والد کو منفی انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بنیاد پر دو کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا اور سات دن کے اندر رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اگر ان کے تحفظات دور نہیں کیے جاتے تو فلم کی ریلیز کو روک دیا جائے یا اسے منسوخ کیا جائے، تاکہ خاندان کی ساکھ متاثر نہ ہو۔ خیال رہے کہ 10 جنوری کو جاری کیے گئے فلم کے ٹیزر میں بتایا گیا تھا کہ ’او رومیؤ‘ حقیقی واقعات سے متاثر ہے۔ اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فلم کی کہانی حسین اُسترا اور سپنا دیدی سے جڑی ہو سکتی ہے، تاہم فلم سازوں نے اب تک کسی حقیقی کردار کے بارے میں باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ ثمینہ احمد نے ساس بہو ڈراموں کو خواتین کی جدوجہد اجاگر کرنے کا ذریعہ قرار دے دیا دوسری جانب، فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایت کار کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ فلم ’او رومیؤ‘ میں شاہد کپور کے علاوہ ترپتی ڈمری اور دیگر فنکار شامل ہیں، اور اسے 13 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جانا ہے۔
جنید صفدر کی دوسری شادی کی تصدیق
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تصدیق ہو گئی ہے، جب کہ دلہن کا نام اور شادی کی تقریبات کی تاریخیں بھی سامنے آ گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن شیخ روحیل اصغر نے تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر کی شادی ان کی پوتی شانزے شیخ سے طے پائی ہے۔ ان کے مطابق شادی کی تقریبات جنوری کی 16، 17 اور 18 تاریخ کو منعقد کی جائیں گی۔ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے شیخ روحیل اصغر نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی پوتی شانزے اور مریم نواز کی چھوٹی صاحبزادی ماہ نور ایک دوسرے کی قریبی دوست ہیں اور دونوں کے گھروں میں آنا جانا رہتا ہے۔ انہی ملاقاتوں کے دوران جنید صفدر نے شانزے کو پسند کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دن مریم نواز کی جانب سے پیغام آیا کہ وہ رشتہ لے کر آنا چاہتے ہیں، جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں اور رشتہ طے پا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ مریم نواز اپنی بڑی صاحبزادی اور داماد راحیل منیر کے ہمراہ رشتہ لے کر آئی تھیں، جب کہ بعد ازاں میاں نواز شریف نے باضابطہ طور پر اہلِ خانہ کو کھانے پر مدعو کیا۔ شادی سے متعلق تمام معاملات دونوں خاندانوں کی خواتین نے باہمی مشاورت سے طے کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات محدود نوعیت کی ہوں گی، جن میں صرف قریبی رشتہ داروں اور اہلِ خانہ کو مدعو کیا جائے گا۔ مہندی کی مشترکہ رسم جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی، جب کہ ولیمہ بھی وہیں منعقد ہوگا۔ جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ میں طلاق ہوگئی واضح رہے کہ جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل ان کی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمٰن کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔
سیف علی خان نے 16 ہزار کروڑ روپے
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور پٹودی خاندان نے بھوپال میں واقع اپنی آبائی جائیداد سے متعلق طویل عرصے سے جاری قانونی تنازع میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کے ساتھ ہی تقریباً 25 سال پرانا مقدمہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کی ضلعی عدالت نے نیاپورہ علاقے میں واقع 16.62 ایکڑ زمین پر دائر تمام دعوے مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سیف علی خان اور ان کے خاندان کے حق میں سنا دیا۔ اس زمین کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 16 ہزار کروڑ بھارتی روپے لگایا جا رہا ہے۔ شاہد کپور کی نئی فلم ریلیز سے پہلے ہی تنازع کا شکار، قانونی نوٹس جاری عدالتی فیصلے کے تحت زمین کی ملکیت کو باضابطہ طور پر پٹودی خاندان کے نام بحال کر دیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں سیف علی خان کے ساتھ ان کی والدہ اور سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور، بہن سوھا علی خان اور دیگر قانونی وارث بھی فریق تھے۔ یہ معاملہ 1998 سے عدالت میں زیرِ سماعت تھا، جب چند افراد، جن میں عقیل احمد بھی شامل تھے، نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ زمین پٹودی خاندان کی ملکیت نہیں بلکہ یہ زمین 1936 میں سابق ریاست بھوپال کے نواب حمید اللہ خان نے ان کے آبا و اجداد کو بطور تحفہ دی تھی۔ تاہم عدالتی کارروائی کے دوران مدعیان اپنے دعوے کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد یا مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے دستیاب ریکارڈ اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ زمین کی منتقلی یا تحفے سے متعلق کوئی مصدقہ شہادت موجود نہیں، جس کے باعث دعویٰ مسترد کر دیا گیا۔ دھرمیندر کے مرنے کے بعد خاندان میں کشیدگی؟ ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی عدالت کے اس فیصلے کے بعد زمین کی ملکیت سے متعلق طویل عرصے سے جاری غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ موروثی جائیداد سے متعلق مقدمات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سیف علی خان یا ان کے نمائندوں کی جانب سے تاحال اس فیصلے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
نادیہ افگن کا ورون دھون کے حب الوطنی
پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں اداکار ورون دھون کے حب الوطنی ڈائیلاگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ورون دھون کبھی ایک مضبوط رومانوی ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے، لیکن اب دباؤ میں الجھن کا شکار لگتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلم ’بارڈر 2‘ کے ایک خصوصی ایونٹ کے دوران ورون دھون نے کہا کہ فلم میں میرا ایک ڈائیلاگ ہے، اس بار ہم بارڈر میں گسنگے ہی نہیں، ہم بارڈر ہر بدل دیں گے۔ جس پر موجودہ عوام نے خوب شور مچایا۔ علیزے شاہ نے یاسر نواز کو گھٹیا بیانات پر آخری وارننگ دے دی نادیہ افگن نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ بطور فنکار، انہیں چاہیے کہ امن، بھائی چارے اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے بات کریں، نہ کہ صرف حب الوطنی کے جذبات میں بہہ جائیں۔ نادیہ نے زور دیا کہ فنکار کا کردار صرف اسکرین تک محدود نہیں ہوتا، بلکہ ان کے بیانات اور حرکات عوام پر اثر ڈالتی ہیں، اس لیے انہیں اپنے اثر و رسوخ کو مثبت انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔ نادیہ کے ردعمل پر صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ بات تو بالکل درست کر رہی ہیں۔ جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ بچارا، کوئی فلم نہیں چل رہی، اسی لیے آخری موقع ہے تو اتنا شور کر رہا ہے۔ لاس اینجلس میں فلاحی کنسرٹ، فلسطین اور سوڈان کے بچوں کیلئے 5.4 ملین ڈالر جمع واضح رہے کہ فلم میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کو موضوع بنایا گیا ہے، اور ٹیزر میں سنی دیول کو ایک بار پھر جنگی نعروں اور جارحانہ مکالموں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ تاہم، فلم کے تکنیکی معیار خصوصاً بصری اثرات کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
راحت فتح علی اور عاطف اسلم شادیوں پر
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کی بڑی شادیوں اور نجی تقریبات میں شرکت ہمیشہ خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔ دونوں گلوکار پاکستان میں ملک ریاض اور بھارت میں مکیش امبانی جیسے بااثر افراد کی تقریبات میں بھی پرفارم کر چکے ہیں، جہاں ان کے معاوضے خاص توجہ کا مرکز بنے۔ حال ہی میں فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی میں بھی راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے خصوصی پرفارمنس دی، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔ سینئر اینکر پرسن نعیم حنیف نے ایک حالیہ گفتگو میں ان معروف گلوکاروں کے معاوضوں سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے۔ ان کے مطابق راحت فتح علی خان پاکستان میں کسی شادی کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ اگر پرفارمنس کسی دوسرے شہر میں ہو تو یہ رقم بڑھ جاتی ہے، جبکہ بیرونِ ملک پروگرام کی صورت میں ان کی فیس تقریباً دگنی ہو جاتی ہے۔ نعیم حنیف کے مطابق عاطف اسلم ماضی میں شادیوں میں پرفارم نہیں کیا کرتے تھے، تاہم تقریباً سات سال قبل ملک ریاض نے انہیں اپنے پوتے کی شادی میں مدعو کیا۔ عاطف اسلم نے بظاہر انکار کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا، مگر یہ رقم ادا کر دی گئی۔ اسی واقعے کے بعد عاطف اسلم نے شادیوں میں پرفارم کرنا شروع کیا اور اب وہ فی پرفارمنس تقریباً دو سے ڈھائی کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین عموماً صحت کے مسائل کے باعث کم پرفارم کرتی ہیں، تاہم اگر کسی تقریب میں شرکت کریں تو ان کا معاوضہ بھی کم نہیں ہوتا اور وہ تقریباً ساٹھ سے ستر ہزار ڈالر وصول کرتی ہیں۔ نعیم حنیف کے اندازے کے مطابق مذکورہ شادی میں مجموعی طور پر گلوکاروں کی پرفارمنس پر خرچ ہونے والی رقم تقریباً سات کروڑ روپے کے قریب تھی۔
بدترین انسان: معروف ہالی ووڈ اداکار مارک
ہالی ووڈ کے معروف اداکار مارک روفیلو نے 83ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں اپنی شرکت کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں بدترین انسان قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق مارک روفیلو اپنے ایک ڈرامے میں بہترین اداکاری پر نامزدگی کے باعث تقریب میں شریک تھے۔ انہوں نے ریڈ کارپٹ پر “بی گُڈ” (Be Good) کا پن پہنا ہوا تھا۔ نادیہ افگن کا ورون دھون کے حب الوطنی ڈائیلاگ پر مزاحیہ اور دلچسپ ردعمل تقریب کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ یہ پن کیوں پہنا ہے، جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ رینی نکول میکلن گڈ کی یاد میں لگایا گیا ہے، جنہیں گزشتہ ہفتے امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے ایک اہلکار نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روفیلو نے کہا کہ حالیہ حالات میں خاموش رہنا ممکن نہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو اخلاقی طور پر ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا کے طاقتور ترین ملک کی قیادت ایسے شخص کے اخلاقی معیار پر انحصار کرے تو یہ پوری دنیا کے لیے تشویشناک صورتحال ہے۔ ان کے بیانات کا مقصد تشدد سے متاثرہ افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ روفیلو نے اس موقع پر جے ڈی وینس اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے بیانات پر بھی تنقید کی اور امریکی قیادت کے طرزِ عمل کو بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی اقدار کے منافی قرار دیا۔ لاس اینجلس میں فلاحی کنسرٹ، فلسطین اور سوڈان کے بچوں کیلئے 5.4 ملین ڈالر جمع اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جہاں بعض صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی جبکہ کچھ نے مخالفت بھی کی۔ تقریب میں دیگر مشہور شخصیات نے بھی “بی گُڈ” سنجاق پہن کر سماجی اور سیاسی مسائل پر آواز بلند کی، جو تفریحی شخصیات کے سماجی شعور کی بڑھتی ہوئی مثال قرار دی جا رہی ہے۔
علیزے شاہ نے یاسر نواز کو گھٹیا
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ہدایت کار و میزبان یاسر نواز کو ایک آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی سطح پر میرے بارے میں گھٹیا بیانات استعمال کرنے سے گریز کریں۔ تفصیلات کے مطابق یہ وارننگ اس وقت سامنے آئی جب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے ایک گیم سیکشن میں علیزے شاہ کا ذکر کیا گیا، جس میں یاسر نواز مہمان کے طور پر شامل تھے۔ شادی اور طلاق سے متعلق پیشگوئی، ہانیہ عامر کا طنزیہ جواب وائرل شو میں ایک گیم کے دوران شو کے میزبان نے یاسر سے مذاق میں کہا کہ وہ علیزے شاہ کو فرضی بہن کے طور پر منتخب کریں، جس پر یاسر نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ تم اسے اپنی بہن بنا لو، میں نہیں چاہتا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد انسٹاگرام پر علیزے نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ میری آخری وارننگ ہے کہ یاسر نواز کسی بھی پلیٹ فارم پر میرا نام نہ لیں، پانچ سال گزرنے کے باوجود وہ تقریباً ہر ٹاک شو میں میرا نام لیتے رہتے ہیں۔ علیزے نے واضح کیا کہ یاسر کا سابقہ تجربہ انہیں یہ حق نہیں دیتا کہ وہ مسلسل ان کا نام لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس ہر شو کے دستاویزی ریکارڈ موجود ہیں جس میں انہیں بدنام کیا گیا۔ علیزے نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں دوبارہ میرا نام لیا گیا یا کسی بھی طرح حوالہ دیا گیا، تو میں بلا تاخیر ہرجانے کا مقدمہ دائر کروں گی، اس کے علاوہ، اصل وجوہات بھی عوام کے سامنے لاؤں گی، جو یقینی طور پر یاسر نواز کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہوں گی۔ عاطف اسلم کی فیملی تصاویر اور خوشگوار لمحات وائرل واضح رہے کہ یہ تنازعہ ’میرا دل میرا دشمن‘ (2020) کے سیٹ پر علیزے کے مبینہ رویے سے شروع ہوا تھا۔ یاسر نے اس وقت کہا تھا کہ انہیں شو کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے عوامی سطح پر نام لینے پر بعد میں افسوس کا اظہار کیا۔
رجب بٹ کی اہلیہ کا ساس
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب اور ان کی ساس کے درمیان ہونے والی مبینہ نجی گفتگو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے، جس کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر عوامی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ لیک ہونے والی وائس نوٹ میں ایمان رجب روتے ہوئے اپنی ساس سے بات کرتی سنائی دیتی ہیں اور درخواست کرتی ہیں کہ ان کے بیٹے کیوان کا ذکر ولاگز میں نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا بچہ عوامی توجہ کا مرکز بنے، کیونکہ سوشل میڈیا پر منفی تبصرے اور رویے سامنے آتے ہیں۔ وائس نوٹ میں ایمان رجب کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بیٹے کو خاص حالات میں عطا کیا ہے اور وہی جانتی ہیں کہ اس کی پیدائش کے وقت کن مشکلات کا سامنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’اللہ نے ہی اسے بچایا ہے‘‘ اور وہ کسی صورت اپنے بچے کو نقصان پہنچتے نہیں دیکھ سکتیں۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ نہ ان کے ساتھ ظلم کیا جائے اور نہ ہی ان کے بچے کے ساتھ، اور آئندہ کیوان کا نام ولاگ میں نہ لانے کی ذمہ داری گھر کے بڑوں کو اٹھانی چاہیے۔ ایمان رجب نے وائس نوٹ میں یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بچے کی حفاظت سے متعلق تمام امور سے آگاہ ہیں اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرنا چاہتیں۔ وائس نوٹ کے مطابق، رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ وہ ایمان کے گھر آ کر بچے کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گی، تاہم ایمان نے کیک کی بجائے عقیقہ کے جانور قربان کرنے کی درخواست کی۔ اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ایمان رجب کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہر ماں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھے۔ دوسری جانب بعض صارفین نے وائس نوٹ کے لیک ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ یہ نجی گفتگو کس نے اور کیوں منظرِ عام پر لائی۔ یہ واقعہ رجب بٹ اور ایمان رجب کے خاندانی تنازع میں ایک نیا موڑ قرار دیا جا رہا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر بحث بدستور جاری ہے۔
عاطف اسلم کی فیملی تصاویر
پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں دبئی سے اپنی فیملی کے دلکش لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مداحوں میں خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔ گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنی دبئی کی چھٹیوں کے دوران کچھ دلکش اور پرخلوص فیملی لمحات شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پردے کے پیچھے کے مناظر۔ آخری تصویر سب کچھ بیان کر دیتی ہے۔
شاہزیب خانزادہ نے کیس نمبر 9
پاکستان کے معروف اینکر اور سپر ہٹ ڈرامہ کیس نمبر 9 کے رائٹر شاہزیب خانزادہ نے کیس نمبر 10 کا بھی اعلان کردیا۔ حال ہی میں شاہزیب خانزادہ نے ایک یوٹیوب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے ڈرامہ ’کیس نمبر 9‘ کے پسِ پردہ حقیقت سے جڑی کہانیوں اور کرداروں کے بارے میں بتایا۔ ہندو کردار روہت اور منیشا کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ یہ کردار ان کے ایک قریبی ہندو دوست سے متاثر ہو کر تخلیق کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور اینکر مجھے یہ احساس ہوا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے ان کا ذاتی تجربہ عوام کی اکثریت سے مختلف ہے، خصوصاً سندھ میں اقلیتوں کے تجربات نسبتاً مختلف ہیں جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں حالات مختلف نظر آتے ہیں۔ شاہزیب کے مطابق جب ان کے پروگرام میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جاتی تھی تو اقلیتی برادری کے افراد کا حد سے زیادہ شکر گزار ہونا حیران کن اور تشویشناک تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مسئلہ ہماری سوچ سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روہت ان کی ٹیم کا رکن ہے، منیشا اس کی اہلیہ جب کہ شہباز اور عروسہ بھی ان کی ٹیم کے افراد سے متاثر کردار ہیں، نام رکھنے میں دشواری کے باعث انہوں نے حقیقی زندگی کے لوگوں کے نام استعمال کیے، حتیٰ کہ روہت اور منیشا کے بیٹے وکاس کا نام بھی ان کے ایک دوست سے لیا گیا، ان کا مقصد ڈرامے میں اقلیتوں کی نمائندگی کو اجاگر کرنا تھا۔ حقیقی واقعات سے متاثر ہونے کے سوال پر شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ’کیس نمبر 9‘ کسی ایک واقعے پر مبنی نہیں، تاہم کچھ مناظر حقیقی زندگی سے لیے گئے ہیں، مثال کے طور پر ایک طاقتور کردار کی جانب سے وکلا کے ذریعے متاثرہ شخص پر دباؤ ڈالنے کا واقعہ حقیقت میں پیش آیا تھا، جسے ڈرامے میں شامل کیا گیا، اسی طرح انسپکٹر شفیق کا تفتیشی انداز بھی حقیقی تھا، البتہ اصل واقعہ کہیں زیادہ سخت اور ظالمانہ تھا، جسے ناظرین کے لیے نرم کر دیا گیا۔ ڈرامہ کیس نمبر 9 کی غیر معمولی کامیابی کے بعد شاہزیب خانزادہ نے اپنی نئی تحریر ’کیس نمبر 10‘ کا اعلان بھی کر دیا۔ انٹرویو میں 39 سالہ اینکر نے بتایا کہ میں اپنی نئی مرڈر مسٹری کہانی مکمل کر چکا ہوں تاہم اس کے نشر ہونے کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی، کیس نمبر 9 کو ملنے والے شاندار ردِعمل نے مجھے فوری طور پر اگلے پراجیکٹ پر کام کرنے کا حوصلہ دیا۔
محکمہ ثقافت پنجاب نے تھیٹر ڈراموں
محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے تھیٹر ڈراموں میں پیش کیے جانے والے106 پنجابی گانوں پرپابندی لگا دی۔ ترجمان محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کےمطابق تھیٹرڈراموں میں جن106 پنجابی گانوں پرپابندی لگائی ہے، ان کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایاکہ تھیٹرڈراموں کو معیاری تفریح بنانے کیلئے ان پنجابی گانوں پرپابندی لگائی گئی ہے جبکہ پابندی لگنے والے پنجابی گانوں کی فہرست صوبے بھرکے تھیٹرزکوبھجوا دی گئی ہے۔
انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح
بھارت کے مشہور میوزک شو ’انڈین آئیڈل‘ کے سیزن 3 کے فاتح گلوکار و اداکار پراشانت تمانگ انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار و اداکار پراشانت کا انتقال اتوار کو نئی دہلی میں رہائش گاہ پر ہوا، ان کی عمر43 برس تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ان کی مو ت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔ پراشانت نے 2007 میں انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے بیرونِ ملک بھی متعدد پرفارمنسز کیں۔ بعد ازاں انہوں نے 2010 میں نیپالی فلم گورکھا پلٹن سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور پھر نشانی، پردیسی جیسی فلموں میں اداکاری کی۔ پھر وہ بھارت کی مشہور ویب سیریز پاتال لوک سیزن 2 میں بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوئے۔ پراشانت کی اچانک موت کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ساس بہو کے ڈراموں پر زیادہ تر مرد تنقید کرتے ہیں
پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے پاکستانی چینلز پر نشر کیے جانے والے ساس بہو کے موضوعات پر بننے والے ڈراموں کی حمایت کردی۔ حال ہی میں ایک انٹرویوکے دوران ثمینہ احمد نے کہا کہ بہت سے لوگ ہمیں کہتے ہیں اور تنقید کرتے ہیں کہ یہ کیا ڈرامے بنائے جاتے ہیں، ساس بہو کے موضوعات پر کیوں ڈرامے بنتے ہیں وغیرہ۔ اداکارہ نے کہا یہ زیادہ تر لوگ کون ہوتے ہیں؟ یہ مرد ہوتے ہیں جو تنقید کرتے نظر آتے ہیں، یہ لوگ تو ڈرامے دیکھتےبھی نہیں ہیں لیکن پھر بھی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ خواتین کے مسائل پر ڈرامے کیوں بنائے جارہے ہوتے ہیں۔ سینئر اداکارہ کا کہنا تھا ہر چیز کے دو پہلو ہوتے ہیں، میرے نزدیک ان ڈراموں نے خواتین کے حقوق پورے کروانے میں مدد دی اور عورتوں کو بااختیار بنایا، اب بہت سی خواتین اداکاری کرنے آرہی ہیں، اب ماحول ویسا نہیں رہا، بہت بار ایسا ہوا کہ میں سیٹ پر اکیلی خاتون اور باقی تمام مرد تھے تو یہ کافی تبدیلی آئی ہے۔ ثمینہ احمد نے مزید کہا کہ جو ڈراموں میں دکھایا جاتا ہے وہ سب ہمارے گھروں میں ہورہا ہوتا ہے، ڈرامے ہماری زندگی کی کہانی ہوتے ہیں۔
میرے ایک ڈرامے کا معاوضہ آلٹو کی
ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک ڈرامے کا معاوضہ ایک آلٹو کی قیمت سے زیادہ ہے۔ ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے معاوضے سے متعلق سوال پر مہک ملک نے بتایا کہ’ جس طرح یوٹیوبرز کہتے ہیں کہ وہ اپنی ویڈیوز سے ماہانہ اتنا کمالیتے ہیں کہ اس سے بآسانی ایک ، دو یا تین آلٹو خریدی جاسکیں بالکل اسی طرح میں ایک ڈرامے کا معاوضہ اتنا لے لیتی ہوں کہ اس سے ایک ڈیڑھ آلٹو آجائے- دوران انٹرویو میزبان نے مہک ملک سے اداکارہ نرگس کے معاوضے سے ان کے موازنے کا سوال کیا ۔ اس پر مہک ملک نے بتایا کہ میری نرگس سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی اس لیے میں اس حوالے سے کچھ نہیں بتاسکتی لیکن میرا معاوضہ 20 لاکھ سے زائد ہے۔
الی وُڈ کی بلاک بسٹر فلم دھورندھر نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہو رہی ہے؟
بالی وُڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی سپائی تھرلر فلم ’دھورندھر‘ پانچ دسمبر 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر تاریخ رقم کر رہی ہے۔ فلم نے نہ صرف انڈیا بلکہ عالمی سطح پر غیرمعمولی کامیابی حاصل کی اور اب شائقین بے چینی سے اس کی او ٹی ٹی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اسے گھر بیٹھ کر دیکھا جا سکے۔ انڈین میڈیا کے مطابق ’دھورندھر‘ نے اپنی شاندار سنیما رن کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے ساتھ ڈیجیٹل ریلیز ڈیل فائنل کر لی ہے۔ انڈسٹری انسائیڈرز کا کہنا ہے کہ فلم کی او ٹی ٹی ریلیز 30 جنوری 2026 کو متوقع ہے جو کہ تھیٹر ریلیز کے قریباً آٹھ ہفتے بعد بنتی ہے، تاہم فلم میکرز یا نیٹ فلکس کی جانب سے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
انڈیا کی مشہور کامیڈی فلم گول مال کے پانچویں حصے کی فروری سے شوٹنگ
ڈائریکٹر روہت شیٹی اور اداکار اجے دیوگن نے گذشتہ 20 سے زائد برسوں میں ’گول مال‘ کی شکل میں انڈین سینما کی کامیاب ترین کامیڈی فرنچائز تخلیق کی ہے۔ اس فرنچائز کی ہر فلم نے باکس آفس پر شاندار کاروبار کیا۔ بالی وڈ ہنگامہ کے مطابق روہت اور اجے کی یہ کامیاب جوڑی اب ’گول مال 5‘ کے لیے پھر سے اکٹھے کام کرنے لگی ہے۔ ’گول مال 5‘ کی رواں برس فروری کے آخر میں شوٹنگ شروع ہو جائے گی۔ روہت شیٹی اور اجے دیوگن کو اس فلم پر بہت یقین ہے اور ان کا ماننا ہے کہ اس کا سکرپٹ پہلی چاروں فلموں کے مقابلے میں مزاح سے زیادہ پُر ہے۔ ایک سورس کے مطابق اس فلم میں فرنچائز کا مزاحیہ عنصر شامل ہے لیکن اس کی کہانی ایسی ہے جو اس سے پہلے ’گول مال‘ سیریز کی کسی فلم میں نظر نہیں آئی۔ روہت ممبئی کے سابق پولیس کمشنر رکیش ماریا کی زندگی پر بننے والی فلم کی جان ابراہیم کے ساتھ شوٹنگ رواں مہینے کے آخر میں ختم کر لیں گے۔ اور اس کے بعد وہ ’گول مال 5‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے جو سنہ 2027 میں ریلیز کی جائے گی۔ فروری سے جولائی تک فلم کی بغیر رکے شوٹنگ ہو گی اور سنہ 2027 کے پہلے اوائل میں اسے ریلیز کر دیا جائے گا۔ اجے دیوگن کے علاوہ فلم کی باقی کاسٹ بھی پہلے والی ہی ہو گی۔
دی گریٹ انڈین کپل شو کا چوتھا سیزن، کس اداکار نے کتنا معاوضہ وصول کیا؟
انڈیا کے مشہور ٹی وی میزبان اور کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو کے چوتھے سیزن کے ساتھ واپسی کی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کپل شرما اپنے ٹی وی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی ایک قسط ریکارڈ کرانے کا معاوضہ پانچ کروڑ انڈین روپے لے رہے ہیں۔ اس طرح وہ اس وقت انڈیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کامیڈینز میں سرفہرست ہیں۔ اُن کے ساتھ شو میں شامل ہونے والے دیگر اداکاروں کا معاوضہ کتنا ہے یہ بھی اب راز نہیں رہا۔ چوتھے سیزن کے پہلے شو میں پرینکا چوپڑا کی موجودگی نے ٹی وی سیریز کی ریٹنگ کو مزید بڑھا دیا جبکہ آخری قسط میں سُنیل گروور نے اداکار عامر خان کی ایسی نقل اُتاری کہ بہت سے ناقدین بھی اس کو سراہے بغیر نہ رہ سکے۔ دیکھنے والوں نے کہا کہ اس قدر بہترین نقالی کہ عامر خان خود بھی شاید اس طرح نہ کر سکیں۔ ’تھری ایڈیٹس‘ کے اداکار نے بھی اپنی نقل اُتارنے پر سنیل گروور کی تعریف کی۔ ’دی گریٹ کپل شو‘ جس وقت ہر طرف زیرِبحث ہے اِس میں کام کرنے والے دیگر کرداروں کے معاوضے کے بارے میں بھی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ سُنیل گروور کو اس سیزن میں بھی سامعین کو سکرین کے سامنے بیٹھے رہنے پر مجبور کرنے والا سب سے مضبوط کردار قرار دیا گیا ہے۔ وہ ایسے کامیڈین ہیں جو کردار میں ڈُوب جاتے ہیں اور اپنے برجستہ جملوں سے دیکھنے سننے والوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ گزرتے برسوں میں وہ اس شو کے ایک لازمی کردار کے طور پر اپنی جگہ بنا چکے ہیں جن کو ناظرین دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن اُن کا معاوضہ کپل شرما سے بہت زیادہ کم ہے۔ ایشیا نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق سنیل گروور کو سیزن چار میں فی قسط 25 لاکھ انڈین روپے معاوضہ دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ معاوضہ اُن کو سیزن تین میں دیے گئے معاوضے سے کچھ بہتر ہے کیونکہ کپل شرما شو میں اُن کی موجودگی اس کی ریٹنگ بڑھا رہی ہے۔
پنجاب میں اسٹیج ڈراموں کی سخت نگرانی
پنجاب میں تھیٹر پر پیش کیے جانے والے 106 پنجابی گانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے مطابق یہ اقدام اسٹیج ڈراموں کو معیاری تفریح بنانے اور فیملی تھیٹر کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔ محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ جن گانوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان کی فہرست لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اسٹیج مانیٹرنگ ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان 106 گانوں کو تھیٹر ڈراموں میں سنسر یا اجازت نہ دے۔ سرکاری مؤقف کے مطابق اس فیصلے کا مقصد تھیٹر کو مہذب اور فیملی تفریح کا ذریعہ بنانا ہے تاکہ ناظرین کو معیاری مواد فراہم کیا جا سکے اور اسٹیج ڈراموں کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔
امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی
امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ، جو عرب دنیا میں کلاسیکی عربی موسیقی کی مہارت سے شہرت یافتہ ہیں، انہوں نے قرآنی تلاوت سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جینیفر گروٹ نے 2013 میں اسلام قبول کر لیا اور اس کے بعد سے قرآن پاک کی متاثر کن تلاوتیں شیئر کر کے ناظرین اور شائقین کی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔ رجب بٹ اور اہلیہ ایمان رجب کی مشہور ڈرامے میں انٹری، مداح حیران جینیفر گروٹ 2013 کے سیزن میں عرب گوٹ ٹیلنٹ کی فائنلسٹ رہ چکی ہیں۔ انہوں نے ابتدائی طور پر عربی زبان نہ جاننے کے باوجود امِ کلثوم جیسے کلاسیکی عربی گلوکاروں کے گیت اپنی شاندار ادائیگی کے ساتھ پیش کیے، جس نے سامعین کو فورا متاثر کر دیا۔ ان کی عربی اور مراکشی موسیقی کے لیے گہری محبت نے انہیں مراکش منتقل ہونے پر مجبور کیا، جہاں انہوں نے نہ صرف زبان سیکھی بلکہ وہاں کی ثقافت میں بھی مکمل طور پر غرق ہو گئیں۔
مجھے نہیں معلوم کہ ہماری شادی چلے گی
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی اور خاندانی معاملات پر گردش کرنے والی افواہوں اور تنقید کے جواب میں خاموشی توڑ دی ہے۔ انسٹاگرام اسٹوریز پر جاری کردہ بیان میں رجب بٹ نے خاص طور پر اپنے سالے شیخ عون پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان کے پاس متعدد ریکارڈنگز، اسکرین شاٹس اور چیٹس موجود ہیں جو پوری صورتحال کی وضاحت کرنے کے لیے کافی ہیں۔ رجب بٹ اور اہلیہ ایمان رجب کی مشہور ڈرامے میں انٹری، مداح حیران انہوں نے شیخ عون کی مبینہ چیٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں چاہتا تھا کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر آئے، مگر موجودہ حالات حد سے تجاوز کر چکے ہیں۔ رجب بٹ نے بتایا کہ گزشتہ مہینوں میں خاندان کے افراد، بشمول والدہ، بہن اور نو ماہ کے بیٹے کیوان، بغیر وجہ الزامات اور تنقید کا سامنا کر چکے ہیں، صرف اس لیے کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے رہے اور خاموش رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے قریبی افراد نے کبھی مجھے اکیلا نہیں چھوڑا، لیکن وہ خاموش رہے۔ اپنے سالے کی تنقید میں رجب بٹ نے سوال کیا کہ “تمہاری تربیت کیا ہے؟ اپنے ہی خاندان کے افراد کے بارے میں منفی الفاظ استعمال کرنا، فین پیجز سے باتیں کرنا، گروپس بنانا، جھوٹی معلومات پھیلانا اور ہمدردی کا فائدہ اٹھانا کب بند ہوگا؟” انہوں نے زور دیا کہ میری بیوی اور بیٹے کیوان کو ان کے ہمدردی کے کھیل میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ کیوان کو وی لاگز میں نہ دکھانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے رجب بٹ نے کہا کہ ان کی بیوی نے سختی سے منع کیا تھا کہ بیٹے کا نام یا چہرہ وی لاگز میں استعمال نہ کیا جائے، اور اسی وجہ سے کیوان کا ذکر کبھی وی لاگز میں نہیں آیا۔ اس فیصلے کی وجہ سے بھی انہیں بے وجہ تنقید اور نفرت کا سامنا کرنا پڑا، اور انہوں نے کہا کہ یہ سب اپنے رشتے، شادی اور بیٹے کے تحفظ کے لیے برداشت کیا۔ رجب بٹ نے واضح کیا کہ یہ معاملہ اب آخری بار سامنے لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ پوڈکاسٹ اینکرز اور دیگر افراد کو ذاتی معلومات کون فراہم کر رہا ہے، اور صرف ایمان اور رجب پر تنقید کیوں کی جا رہی ہے؟ ان کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں اور انہوں نے لوگوں کو اللہ کے خوف کی تلقین بھی کی۔ شادی کے مستقبل کے بارے میں رجب بٹ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ یہ رشتہ قائم رہے گا یا نہیں، لیکن اگر رشتہ چلے گا تو صرف اللہ کے حکم سے۔ انہوں نے اپنی بہن کے شوہر اور اس کے خاندان پر سوال اٹھایا کہ ‘بلاتکاری’ جیسے الفاظ استعمال کرنا کیا اخلاقی اور تربیتی معیار ہے؟ واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ عون نے ایمان کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیوں کا ذکر کیا تھا۔ اس پر رجب بٹ نے کہا تھا کہ یہ ان کا اور ان کی بیوی کا ذاتی معاملہ ہے، اور جب تک ایمان ان کی بیوی ہیں، انہیں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بلاوجہ شامل نہ کیا جائے، بصورت دیگر رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ امریکی گلوکارہ جینیفر گروٹ کی قرآنی تلاوت نے دنیا کو حیران کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ ایمان سے ان کا ذاتی مسئلہ نہیں ہے، اور اگر وہ چاہیں تو معاملہ حل کیا جا سکتا ہے، ورنہ حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ رجب بٹ کی شادی دسمبر 2024 میں ہوئی تھی، جس نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی تھی۔ کچھ عرصہ قانونی مقدمات کے باعث وہ بیرون ملک مقیم رہے، لیکن حال ہی میں پاکستان واپس آئے ہیں اور مختلف کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔
بالی وُڈ کی بلاک بسٹر فلم دھورندھر
بالی وُڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی سپائی تھرلر فلم ’دھورندھر‘ پانچ دسمبر 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر تاریخ رقم کر رہی ہے۔ فلم نے نہ صرف انڈیا بلکہ عالمی سطح پر غیرمعمولی کامیابی حاصل کی اور اب شائقین بے چینی سے اس کی او ٹی ٹی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اسے گھر بیٹھ کر دیکھا جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق اگر سنیما گھروں میں فلم کی مقبولیت برقرار رہی تو او ٹی ٹی ریلیز فروری کے اوائل تک مؤخر بھی ہو سکتی ہے۔ نیٹ فلکس پر ریلیز کے دوران ’دھورندھر‘ کو مختلف علاقائی زبانوں میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ناظرین فلم سے لطف اندوز ہو سکیں۔ ادیتی دھار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو ’جیو سٹوڈیوز‘ اور ’بی 62 سٹوڈیوز‘ نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ کے ساتھ اکشے کھنہ، آر مادھون، سنجے دت، ارجن رامپال اور سارا ارجن شامل ہیں۔ باکس آفس پر تاریخ ساز کامیابی ’دھورندھر‘ اس وقت تک انڈیا کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن چکی ہے جس نے انڈین باکس آفس پر 840 کروڑ انڈین روپے سے زائد جبکہ عالمی سطح پر 12 سو 65 کروڑ انڈین روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے۔ ادھر شائقین نہ صرف ’دھورندھر‘ کی او ٹی ٹی ریلیز کے منتظر ہیں بلکہ اس کے سیکوئل ’دھورندھر ٹو‘ کا بھی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، جو 19 مارچ 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
عمرہ کے دوران پیش آنے والا معجزاتی
پاکستانی اداکار حارث وحید نے اپنے حالیہ عمرہ سفر کے دوران والد کے ہمراہ ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جو کچھ ہی وقت میں صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ ویڈیو کے آغاز میں حارث وحید کو مکہ مکرمہ کے مقدس مقامات پر اپنے والد کو وہیل چیئر پر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ چند لمحوں بعد ویڈیو میں یہ منظر دکھایا گیا ہے کہ ان کے والد اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر خود چلتے ہوئے عمرہ ادا کر رہے ہیں۔
رجب بٹ اور اہلیہ ایمان رجب
یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب اب محض سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہے، بلکہ ٹیلی وژن اسکرین پر بھی غیر متوقع انداز میں نمایاں ہوگئے ہیں۔ رجب بٹ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنے ہیں، تاہم اس بار وجہ کوئی وی لاگ یا آن لائن پوسٹ نہیں بلکہ ایک مقبول ڈرامے میں ان کی چونکا دینے والی جھلک ہے، جس نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔
انڈیا کی مشہور کامیڈی فلم گول مال
ڈائریکٹر روہت شیٹی اور اداکار اجے دیوگن نے گذشتہ 20 سے زائد برسوں میں ’گول مال‘ کی شکل میں انڈین سینما کی کامیاب ترین کامیڈی فرنچائز تخلیق کی ہے۔ اس فرنچائز کی ہر فلم نے باکس آفس پر شاندار کاروبار کیا۔ بالی وڈ ہنگامہ کے مطابق روہت اور اجے کی یہ کامیاب جوڑی اب ’گول مال 5‘ کے لیے پھر سے اکٹھے کام کرنے لگی ہے۔ ’گول مال 5‘ کی رواں برس فروری کے آخر میں شوٹنگ شروع ہو جائے گی۔ روہت شیٹی اور اجے دیوگن کو اس فلم پر بہت یقین ہے اور ان کا ماننا ہے کہ اس کا سکرپٹ پہلی چاروں فلموں کے مقابلے میں مزاح سے زیادہ پُر ہے۔ ایک سورس کے مطابق اس فلم میں فرنچائز کا مزاحیہ عنصر شامل ہے لیکن اس کی کہانی ایسی ہے جو اس سے پہلے ’گول مال‘ سیریز کی کسی فلم میں نظر نہیں آئی۔ روہت ممبئی کے سابق پولیس کمشنر رکیش ماریا کی زندگی پر بننے والی فلم کی جان ابراہیم کے ساتھ شوٹنگ رواں مہینے کے آخر میں ختم کر لیں گے۔ اور اس کے بعد وہ ’گول مال 5‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے جو سنہ 2027 میں ریلیز کی جائے گی۔ فروری سے جولائی تک فلم کی بغیر رکے شوٹنگ ہو گی اور سنہ 2027 کے پہلے اوائل میں اسے ریلیز کر دیا جائے گا۔ اجے دیوگن کے علاوہ فلم کی باقی کاسٹ بھی پہلے والی ہی ہو گی۔
سر میں جوؤں کی بھرمار
معروف ٹیلی ویژن میزبان ندا یاسر کی جانب سے اپنی ذاتی زندگی سے جڑا ایک انکشاف سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے, جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میرے سر میں جوؤں کی بھرمار ہوگئی تھی۔ ندا یاسر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ دبئی سے ہیئر ایکسٹینشنز لگوائی تھیں، جو مکمل طور پر بالوں میں سلوائی گئی تھیں اور ظاہری طور پر نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
موبائل اسنیچنگ کے دوران فائرنگ، ہمایوں اشرف نے دل دہلا دینے والا واقعہ بیان کر دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک خوفناک موبائل اسنیچنگ کے دوران فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں. اداکار نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے مختلف واقعات شیئر کیے۔ ہمایوں اشرف نے بتایا کہ موبائل اسنیچنگ کے واقعے کے دنوں میں انہوں نے ایک نیا اور مہنگا موبائل فون خریدا تھا
موبائل اسنیچنگ کے دوران فائرنگ، ہمایوں اشرف نے دل دہلا دینے والا واقعہ بیان کر دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک خوفناک موبائل اسنیچنگ کے دوران فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات بیان کی ہیں. اداکار نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے مختلف واقعات شیئر کیے۔ ہمایوں اشرف نے بتایا کہ موبائل اسنیچنگ کے واقعے کے دنوں میں انہوں نے ایک نیا اور مہنگا موبائل فون خریدا تھا
تراب نفیس پاکستان آئیڈل کا حصہ کیسے بنیں؟
پاکستان آئیڈل میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی تراب نفیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی موسیقی نہیں سیکھی۔ جیو پوڈ کاسٹ کی 55 ویں قسط میں پاکستان آئیڈل کے ٹاپ 16 کے دو نام نبیل اور تراب نفیس نے شرکت کی، جہاں دونوں مہمانوں نے اپنے اپنے بارے میں تفصیلاً بات چیت کی۔ تراب نفیس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیک گراؤنڈ میوزک سے منسلک ہے لیکن خود کبھی میں نے میوزک نہیں سیکھا۔
نبیل عباس نے پاکستان آئیڈیل کا حصہ بننےکی دلچسپ کہانی سنادی
پاکستان آئیڈل میں اپنے سروں سے داد سمیٹنے والے نبیل عباس نے پروگرام کا حصہ بننے کی دلچسپ کہانی سنا دی۔ جیو پوڈ کاسٹ میں نیبل عباس نے شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کا جواب دیا اور اپنی کہانی سنائی۔
اے آر رحمان جن کی موسیقی نے ایک دنیا کو سحرزدہ کر دیا
یہ 1980 کی دہائی کے وسط کا زمانہ تھا۔ 19 برس کا ایک نوجوان جو ایک موسیقار خاندان سے تعلق اور اپنی صلاحیتوں پر گہرا یقین تھا۔ مگر ایک رات ایک محفل کے شور اور بے خودی کے عالم میں کہے گئے چند تلخ الفاظ نے اس کے اندر ایسا اضطراب پیدا کیا جس نے اسے خود سے سوال کرنے پر مجبور کر دیا۔ وہ لمحہ محض ایک ذاتی دکھ کا نہیں تھا بلکہ ایک ایسے تخلیقی سفر کا نقطۂ آغاز بھی ثابت ہوا جس نے اسے اپنی موسیقی پر ازسرِنو غور کرنے اور اپنی ایک الگ پہچان تلاش کرنے پر آمادہ کیا۔
کرکٹر محسن خان سے شادی کرنے والی انڈین اداکارہ رینا رائے:’شیشہ ہو یا دل ہو، آخر ٹوٹ جاتا ہے‘
یوں تو کھیل اور انٹرٹینمنٹ کا پرانا رشتہ ہے لیکن کرکٹ اور انڈین فلمی دنیا ’بالی وڈ‘ کا رشتہ کچھ زیادہ ہی گہرا نظر آتا ہے۔ ان دونوں شعبوں کے درمیان محبت کی کئی داستانیں عوامی یادداشت کا حصہ ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسی ہیں جو شادیوں تک پہنچیں۔ ان میں سب سے بڑی اور کامیاب شادی نواب پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی مانی جاتی ہے۔ اسی طرح محمد اظہرالدین اور سنگیتا بجلانی، وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ہو یا ظہیر خان اور ساگریکا گھٹکے، کے ایل راہل اور عطیہ شیٹی کی شادیاں ہیں جبکہ یوراج سنگھ اور ہیزل کیچ اور ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کی شادیاں بھی اسی زمرے میں آتی ہیں۔
بھکاری میری جعلی آئی ڈیز استعمال کر رہے ہیں، بشری انصاری برس پڑیں
پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے لوگوں کو مالی نقصان پہنچانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے اس سلسلے میں انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھکاری میری جعلی آئی ڈیز استعمال کر رہے ہیں، براہِ کرم انہیں فالو نہ کریں۔
کترینہ کیف اور وکی کوشال نے بیٹے کے نام کا اعلان کر دیا
نئی دہلی: بالی وڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے دو ماہ بعد بیٹے کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ کترینہ کیف اور وکی کوشال کے ہاں گزشتہ سال 7 نومبر کو شادی کے 4 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اور آج 7 جنوری کو جوڑے نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے بیٹے کے نام اور پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ انسٹا گرام پوسٹ میں کترینہ کیف اور وکی کوشال نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ویہان کوشال رکھا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں جوڑے نے لکھا کہ ہماری روشنی کی کرن، ویہان کوشال۔ دعائیں قبول ہو گئیں، زندگی بہت خوبصورت ہے۔ ہماری دنیا ایک لمحے میں بدل گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ناصر خان جان کی ہوائی جہاز میں ملاقات؟ حقیقت جانیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کے درمیان نجی ہوائی جہاز میں ملاقات کی تصویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے صارفین میں کافی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔
رحمان ڈکیت کے انٹری سانگ کے تخلیق کار کا ’دھریندر 2‘ سے متعلق اہم انکشاف
بالی ووڈ کی حالیہ بلاک بسٹر فلم ’دھریندر‘ میں ولن کے کردار رحمان ڈکیت کی انٹری پر گایا گیا عربی گانا پیش کرنے والے بحرینی ریپر فلپراچی نے فلم کے سیکوئل کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی ہیں۔
ڈراموں میں رومانوی سین، فیصل قریشی اور جنید خان کا بیویوں کی توقعات پر دلچسپ تبصرہ
فیصل قریشی اور جنید خان ان دنوں ڈرامہ کیس نمبر 9 میں کامران اور روہِت کے کرداروں کی وجہ سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
ضرار خان کی شادی: یادگار لمحات اور دلکش مناظر
پاکستانی شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان کی شادی ایک شاندار اور دلکش تقریب کے طور پر سامنے آئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر بھی زبردست مقبولیت حاصل کی ہے۔
اقرار الحسن کی تیسری بیوی کا پہلی اہلیہ کیلئے محبت بھرا بیان، ویڈیو وائرل
پاکستان کے معروف اینکر اور پروگرام میزبان اقرار الحسن اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی اور تین اہلیہ قرۃ العین اقرار، فرح یوسف اور عروسا خان کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔
دانانیر مبین کا بہن کے ساتھ اتان پرفارمنس، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
پاکستانی سوشل میڈیا سینسیشن اور اداکارہ دانانیر مبین نے اپنی بہن کے ساتھ ایک دلکش اور پرجوش اتان پرفارمنس پیش کی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان زبردست مقبولیت حاصل کر لی۔
ضرار خان کی شادی: یادگار لمحات اور دلکش مناظر
پاکستانی شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان کی شادی ایک شاندار اور دلکش تقریب کے طور پر سامنے آئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر بھی زبردست مقبولیت حاصل کی ہے۔
دھرمیندرا کی دو دعائیہ تقریبات کیوں ہوئیں؟ ہیما مالنی نے خاموشی توڑ دی
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے بالآخر اپنے شوہر، اداکار دھرمندر کے لیے منعقد کی گئی دو دعائیہ تقریبات کے بارے میں وضاحت فراہم کر دی ہے۔
دانانیر مبین کا بہن کے ساتھ اتان پرفارمنس، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
پاکستانی سوشل میڈیا سینسیشن اور اداکارہ دانانیر مبین نے اپنی بہن کے ساتھ ایک دلکش اور پرجوش اتان پرفارمنس پیش کی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان زبردست مقبولیت حاصل کر لی۔
نئی دلہن کو آرام کرنے سے پہلے ساس یا نند سے پوچھ لینا چاہیے، صبا فیصل اپنے بیان پر تنقید کی زد میں
صبا فیصل کا شمار مشہور اور سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اکثر مختلف ٹی وی چینلز کے پروگرام میں شادی اور گھریلو معاملات سے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔
طلحہ انجم کے فن اور بھارت سے متعلق بیان پر عتیقہ اوڈھو کا دوٹوک مؤقف
پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ فن کو سرحدوں سے بالا تر سمجھنا چاہیے، لیکن بھارت کے معاملے میں اپنی خودداری برقرار رکھنا ضروری ہے۔
میرب علی کا سال 2025 کے چیلنجز سے متعلق اہم انکشافات
پاکستانی اداکارہ میرب علی نے کہا کہ زندگی کافی مشکل رہی، 2025 ختم ہونے والا ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ یہ سال گزر رہا ہے۔ اداکارہ نے سال کے آخری لمحات میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی ذاتی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ اس سال میں نے پہلی بار بہت ساری مشکلات اکیلے برداشت کیں۔
ہانیہ عامر کے ڈرامے کا او ایس ٹی سن کر بنگلہ دیش اسٹیڈیم جھوم اٹھا
تفصیلات کے مطابق، بنگلادیش پریمیئر لیگ کے ایک کرکٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو عاصم اظہر اور صابری سسٹرز کے گائے ہوئے گانے ’’میری زندگی ہے تُو‘‘ پر یک زبان ہو کر گاتے دیکھا گیا، اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
بلال مقصود کی بیٹی کی شادی کی تصاویر وائرل، پرائیویسی کی درخواست
تقریب میں قریبی اہلِ خانہ اور زہرہ کے غیر ملکی سسرال کے افراد نے شرکت کی۔ بلال مقصود کے والد، معروف پاکستانی اسکرپٹ رائٹر اور ادبی شخصیت انوار مقصود بھی تقریب میں موجود تھے، جو اپنے پوتوں کے ہمراہ سفید کرتا اور منٹ گرین واسکٹ میں نظر آئے۔
شالامار باغ قوالی نائٹ:متنازع گانے پر قوال فراز امجد کا مؤقف سامنے آ گیا
لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں منعقدہ قوالی نائٹ کے دوران متنازع گانا ’’قیدی نمبر 804‘‘ پیش کرنے کے معاملے پر معروف قوال فراز امجد نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنا تفصیلی مؤقف بیان کر دیا ہے۔
پاکستانی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل
پاکستانی اداکار آغا شیراز کو دل میں اچانک تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آغا شیراز کو دل کی تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کی۔
معروف بھارتی اداکار آشیش ودیارتھی اور ان کی اہلیہ سڑک حادثے میں زخمی
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور ولاگر آشیش ودیارتھی اور ان کی اہلیہ روپالی جمعہ کی شب گوہاٹی میں حادثے میں زخمی ہو گئے، جب سڑک عبور کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔
وی وی آئی پی نے تیسری بیوی بننے پر ماہانہ 34 لاکھ، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی: ملائیشین اداکارہ کا انکشاف
ملائیشیا کی معروف اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئن نے ایمی نور ٹینی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وی آئی پی نے تیسری بیوی بننے پر ماہانہ لاکھوں روپے، عالیشان گھر اور گاڑی کی پیشکش کی جسے انہوں نے ٹھکر ا دیا۔
لیجنڈ گلوکار مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کرگئے
پاکستان کے لیجنڈ گلوکار مہدی حسن مرحوم کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق ڈی ایس پی ریٹائرڈ سجاد مہدی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اہل خانہ کا بتانا ہے کہ سجاد مہدی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر لاہور میں ادا کی جائے گی۔
معروف قوال اور انکے ساتھیوں کو ’’نک دا کوکا ‘‘ گانا مہنگا پڑ گیا
شالامار باغ لاہورمیں تقریب کے دوران” نک دا کوکا” گانے پر معروف قوال اور انکے ساتھیوں کیخلاف بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا انکشاف کردیا گیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی دو معروف اور مقبول اداکاراؤں ہانیہ عامر اور سجل علی کی ممکنہ شادیوں سے متعلق خبریں ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہیں سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ حلقوں میں گردش کرنے والی ان رپورٹس نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔
والدین کے دباؤ میں آکر شادی کی، رابی پیرزادہ کا پہلی بار خلع سے متعلق انکشاف
رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور اپنے سوشل ورک کے حوالے سے گفتگو کی۔ شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری شادی ہوئی اور پھر میں نے خلع لے لی، خلع لینے کی بات پہلی بار بتا رہی ہوں اس سے پہلے نہیں بتائی، شادی شدہ زندگی میں جو بھی مسائل ہوئے اس کے بعد میں نے خلع لے لی۔
بھارتی کامیڈین سنیل گروور کی شاندار مِمکری نے عامر خان کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دیا
سنیل گروور نے حال ہی میں دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی جہاں وہ عامر خان کی مِمکری کرتے نظر آئے، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔
بھارتی رئیلیٹی شو میں ساتھی فنکاروں نے اداکارہ کو گاڑی سے باہر دھکیل دیا، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس تامل 9 کے "ٹکٹ ٹو فائنل" ہفتے کے ایک ٹاسک میں پرووتھی (وی جے پیرو) اور کامارودین نے سینڈرا ایمی پریجن کو زبردستی گاڑی سے باہر دھکیل دیا، جس کے بعد سینڈرا گھبراہٹ اور خوف کا شکار ہو گئیں۔
’اسٹرینجر تھنگز 5‘ کے فائنل نے سینما گھروں میں دھوم مچا دی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال کی تعطیلات کے دوران اس سیریز کی آخری قسط کی نمائش سے سینما گھروں کو تخمینہ تقریباً 25 سے 28 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
بشریٰ انصاری اور فیروز خان سے متعلق گمراہ کن بیانات پر اسما عباس کا سخت ردعمل
پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مواد تخلیق کرنے والوں کو بہن بشریٰ انصاری کے فیروز خان کے بارے میں کیے گئے بیانات کو جان بوجھ کر توڑ مروڑا اور غلط انداز میں پیش کرنے پر شدید افصوص کا اظہار کیا ہے۔
ڈکی بھائی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر آن لائن جوئے کی تشہیر کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے 16 جنوری کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
اکشے کھنہ نے فلم دھریندر میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا: ڈائریکٹر کا انکشاف
بھارتی میڈیا کے مطابق کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فلم کے حوالے سے گفتگو کی۔
پنجاب بار نے رجب بٹ کے وکیل کا لائسنس معطل کر دیا
پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کی جانب سے مبینہ حملے کے واقعے کے بعد پنجاب بار کونسل نے ان کے وکیل میاں علی اشفاق کا وکالت کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔
ہم کہاں ہیں؟ اور ہم کون ہیں؟: پارک ویو سٹی میں بدانتظامی پر عائشہ عمر کا تشویش زدہ ردعمل
اسلام آباد کے پارک ویو سٹی میں نئے سال کی تقریبات کے دوران بدانتظامی کے مناظر سامنے آنے پر معروف اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر شدید دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔
بھارتی فلم دھریندر میں بلوچ برادری سے متعلق توہین آمیز مکالمہ تبدیل
بھارتی شائقین سال 2026 میں جاسوسی تھرلر اور بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم “دھریندر” کا سنسر شدہ ورژن دیکھیں گے، کیونکہ فلم میں چند متنازع مکالموں میں ترمیم کی گئی ہے۔
وِل اسمتھ پر شرمناک الزام لگ گیا ،مقدمہ بھی درج
ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ریپر ول اسمتھ (Will Smith)ایک نئے اور سنگین قانونی تنازعے کی زد میں آ گئے ہیں، جہاں ان پر ساتھی مرد کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ مقدمہ کیلیفورنیا کی سپیریئر کورٹ، لاس اینجلس میں دائر کیا گیا ہے، جس نے شوبز انڈسٹری میں خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔
شاہ رخ خان کو غدار قرار دینے کی وجہ سامنے آ گئی
انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے غدار قرار دے دیا ہے، بی جے پی کے اترپردیش کے رہنما سنگیت سوم نے اداکار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے پڑوسی ملک میں ہندوؤں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم کے درمیان بنگلادیشی کھلاڑی کو خریدنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستانی ڈرامے عالمی معیار پر کیوں پورا نہیں اترتے؟ فیصل رحمان نے وجہ بتا دی
پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اور عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز خصوصاً نیٹ فلکس پر پاکستانی مواد کی عدم موجودگی پر کھل کر تنقید کی ہے۔
سوریا کمار سے متعلق بیان پر بالی وڈ اداکارہ نے وضاحت پیش کردی
رئیلیٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹس وِلا سے نام کمانے والی بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق دیے گئے بیان پر وضاحت پیش کردی۔
سلمان خان نے راجیش کھنہ کو کیا پیشکش کی تھی جسے راجیش کھنہ نے دھوکہ سمجھا تھا؟
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ماضی کے سپر اسٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ خریدنے کے لیے انہیں مفت کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔
حرا مانی کا ٹوٹکا: پپیتا کھائیں اور بری یادیں بھول جائیں
پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے ایک دلچسپ اور ہلکے پھلکے پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بری یادیں مٹانے کا ٹوٹکا بتایا۔
ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ندیم نانی والا کے تہلکہ خیز انکشافات، نیا پنڈوراباکس کھل گیا
ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے اس معاملے کی ذمے داری سوشل میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر عفان قیصر پر عائد کر دی ہے۔
سال 2025 میں فن، سیاست، کھیل اور میڈیا سے وابستہ کئی معروف شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں
سیاست کے شعبے میں عرفان صدیقی، میاں منظور وٹو، میاں محمد اظہر اور آغا سراج درانی دنیا سے رخصت ہوئے ۔
تنقید کو نظرانداز نہیں کرتی، اس سے بہت کچھ سیکھتی ہوں: ندا یاسر
پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میں خود پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز نہیں کرتی بلکہ اس سے بہت کچھ سیکھتی ہوں۔
ہالی وُڈ اداکار جارج کلونی، اہلیہ اور بچوں نے فرانسیسی شہریت حاصل کر لی
عالمی شہرت یافتہ ہالی وُڈ اداکار جارج کلونی، اُن کی اہلیہ اور بچوں نے فرانسیسی شہریت حاصل کر لی ہے۔
عامر خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی تھیں، ’ملک سے بھگانے کی کوشش ہو رہی ہیں‘
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کو اپنے ٹی وی شو ’ستیہ مے وجیتے‘ کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
پاکستان کی آسکرز کیلئے آفیشل انٹری، فلم ہندن اکیڈمی ایوارڈز تک کیوں نہ پہنچ سکی؟ وجہ سامنے آگئی
سال رواں 98 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بروشسکی زبان میں بننے والی پہلی پاکستانی فلم ہندن کو پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی نے باضابطہ طور پر منتخب کیا تھا، تاہم یہ فلم آسکرز میں پاکستان کی نمائندگی نہ کر سکی۔
سال 2025 میں فن، سیاست، کھیل اور میڈیا سے وابستہ کئی معروف شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں
سیاست کے شعبے میں عرفان صدیقی، میاں منظور وٹو، میاں محمد اظہر اور آغا سراج درانی دنیا سے رخصت ہوئے ۔ ماہر معیشت اور پہلی خاتون گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کا انتقال ہوا۔
2025 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستانی ستارے
سال 2025 اپنی یادوں کے ساتھ ختم ہونے کے قریب ہے، اور چند گھنٹوں میں ہم نئے سال 2026 میں قدم رکھیں گے اس سال جہاں ہمیں کچھ مشہور شخصیات کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنا پڑا، وہیں کئی شوبز اور سوشل میڈیا ستارے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
مشی خان نے عماد وسیم اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
مشی خان نے اپنی ان ویڈیو شادی شدہ مردوں کو اپنی ذمہ داریوں کا شعور ہونا چاہیے، اور اگر ازدواجی رشتہ مشکلات کا شکار ہو جائے تو باہر کی خواتین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا جواز نہیں بنتا۔
سلمان خان کی نئی فلم پر چین نے بڑا الزام عائد کردیا
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کا ٹیزر 27 دسمبر کو سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا جسے اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔
وجے دیورکونڈا اور رشمیکا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جوڑا اپنی شادی 26 فروری 2026 کو اُدے پور کے تاریخی محل میں ایک نجی اور محدود دعوتی تقریب کے ساتھ ادا کرے گا۔
معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل
فوربز کی رپورٹ کے مطابق بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار بن گئی ہیں۔
سلمان خان کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر جاری، چینی میڈیا کی سخت تنقید
بیجنگ: چین نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد فلم پر تنقید کرتے ہوئے حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
ہالی وڈ اداکار میل گبسن اور انکی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خاموشی سے تقریباً ایک سال قبل الگ ہوگئے تھے۔
کانسرٹ کے دوران ڈرون کیمرہ ٹکرانے سے گلوکارہ شےگل زخمی، اداکارہ نے زخمی ہاتھ کی تصاویر شیئر کردیں
اسلام آباد میں پاک ویو سٹی میں گلوکارہ شے گل کے کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں فینز نے شرکت کی۔
معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل
فوربز کی رپورٹ کے مطابق بیونسے ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں موسیقار بن گئی ہیں۔
شادیوں کا موسم! سال 2025 شوبز کی رنگین دنیا کے اسٹارز کی شادیوں کا سال قرار پایا
ایک زمانہ وہ بھی تھا جب فنکاروں کی شادیوں میں ساتھی فنکار اور صحافی بڑی تعداد میں شریک ہوتے تھے لیکن اب وہ دور نہیں رہا،سوشل میڈیا کے ذریعے تصاویر پوسٹ کر کے شادیوں کی اطلاع دی جاتی ہے۔
’دریشیم 3‘ سے الگ ہونے پر پروڈیوسر کا اکشے کھنہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
کچھ روز قبل فلم ’دھورندھر‘ کے سٹار اکشے کھنہ ’دریشیم 3‘ سے الگ ہو گئے۔ یہ اعلان فلم سازوں کی جانب سے ریلیز ڈیٹ کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا۔
ہالی وُڈ اداکار جارج کلونی، اہلیہ اور بچوں نے فرانسیسی شہریت حاصل کر لی
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سرکاری دستاویزات سے اداکار اور اُن کے خاندان کی فرانس کی شہریت حاصل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے
دوران کنسرٹ حادثہ،معروف گلوکارہ شدید زخمی
اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایک لائیو کنسرٹ کے دوران ابھرتی ہوئی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شائے گل(shai gull singer) ایک افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئیں جہاں پرفارمنس کے دوران ایک بے قابو ڈرون ان کے ہاتھ سے ٹکرا گیا، جس کے باعث وہ زخمی ہو گئیں۔
بھارتی ٹی وی اداکارہ نندنی سی ایم کی خودکشی، والدین کے دباؤ کا انکشاف
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے مرنے سے قبل ایک تحریری نوٹ چھوڑا ہے، جس میں انہوں نے والدین کی جانب سے شادی کے لیے دباؤ اور ذہنی دباؤ کا ذکر کیا ہے۔
صدر زرداری پر فلم بنانےکا ارادہ ہے، ان جیسی شخصیت نہیں دیکھی: ڈائریکٹر ولی بلوچ
رواں سال منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ میں ’کٹر کراچی‘ ناظرین کی منتخب کردہ بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی گو کہ فلم کو مختصر دورانیے اور کمزور کہانی پر ناقدین کی جانب سے سخت تنقیدکا سامنا رہا۔
راحت فتح علی خان کی بیٹی کی بارات کی تصاویراور ویڈیوز وائرل
پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی مایوں اور مہندی کی تقریب نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی اور اب ان کی بارات کی تازہ تصاویر و ویڈیوز صارفین کے درمیان تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
شاہ رخ خان کی بچوں سمیت پاکستان آنے کی خواہش، ویڈیو سامنے آ گئی
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ایک دن اپنے بچوں کے ساتھ پشاور آئیں گے، پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
رُشنا خان کیس نمبر 9 کا حصہ کیسے بنیں؟
جیو پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رُشنا خان نے کہا ایک دن مجھے پروڈکشن ہاؤس سے فون آیا اور مجھے بتایا گیا کہ میں اس کردار کے لیے منتخب ہوئی ہوں، تو مجھے سن کر بے حد خوشی ہوئی۔
’دریشیم 3‘ سے الگ ہونے پر پروڈیوسر کا اکشے کھنہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
کچھ روز قبل فلم ’دھورندھر‘ کے سٹار اکشے کھنہ ’دریشیم 3‘ سے الگ ہو گئے۔ یہ اعلان فلم سازوں کی جانب سے ریلیز ڈیٹ کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا۔
’دریشیم 3‘ سے الگ ہونے پر پروڈیوسر کا اکشے کھنہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
کچھ روز قبل فلم ’دھورندھر‘ کے سٹار اکشے کھنہ ’دریشیم 3‘ سے الگ ہو گئے۔ یہ اعلان فلم سازوں کی جانب سے ریلیز ڈیٹ کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا۔
سال 2025 میں راہیں جدا کرنیوالی نامور پاکستانی شخصیات
سال 2025 پاکستانی شوبز، اسپورٹس اور ڈیجیٹل دنیا کے لیے غیر معمولی ثابت ہوا، جہاں کئی معروف شخصیات کی شادیاں انجام کو پہنچیں یہ علیحدگیاں نہ صرف مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بنیں بلکہ سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں بھی زیرِ بحث رہیں۔
سنیل شیٹی کا ماضی میں 40 کروڑ کی پیشکش مسترد کرنے کا انکشاف، وجہ بھی بتادی
64 سالہ سنیل شیٹی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں تمباکو برانڈ نے تشہیر کےلیے 40 کروڑ روپے کی بڑی پیشکش کی تھی۔
فرانسیسی سنیما کی بڑی شخصیت بریژیت باغدو 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بریژیت باغدو نے 1952 سے 1973 تک فرانسیسی فلموں میں کام کیا۔
بالی وُڈ کے تعلیم یافتہ اداکار جنہوں نے کتابوں سے سکرین تک کا سفر کیا
بالی وڈ کے اداکار عام طور پر اپنی شاندار اداکاری، چکاچوند زندگی اور شہرت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان میں سے کئی اداکار اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں۔
’دھورندھر‘ کے بعد اکشے کھنہ ’دریشیم 3‘ اور رنویر سنگھ ’ڈان 3‘ فلم سے الگ کیوں ہو گئے ہیں؟
ہندوستان ٹائمز کے مطابق گذشتہ روز منگل کو یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ بالی وڈ سٹار رنویر سنگھ فرحان اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈان 3‘ سے الگ ہو گئے ہیں۔
صبا قمر کیخلاف پولیس یونیفارم کے استعمال پر مقدمے کی درخواست، ’بہت زیادہ مشہور ہو گئی ہوں‘
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی نیا ڈرامہ یا فلم نہیں بلکہ ان کے خلاف دائر کی گئی ایک درخواست ہے۔
بھارت باز نہ آیا؛ پاکستان مخالف فلم دھریندر پارٹ ٹو بنانے کی تیاری
بالی ووڈ کی معروف پاکستان مخالف فلم دھریندر کے سیکوئل ’’دی ریوینج‘‘ کی باقاعدہ نمائش کے لیے 19 مارچ 2026 کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی؟ اداکارہ کا بیان سامنے آ گیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار حمزہ سہیل سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں ان کی ممکنہ شادی سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔
ڈکی بھائی کی سالگرہ میں 10 لاکھ کا چیک، سوشل میڈیا پر ہنگامہ
یوٹیوب پر 9 ملین سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے ڈکی بھائی حال ہی میں ایک طویل قانونی مرحلے کے بعد دوبارہ مواد تخلیق کرتے نظر آئے جس دوران انہیں گرفتاری، اکاؤنٹس کے منجمد ہونے اور رقوم کی ضبطی جیسے مسائل کا سامنا رہا۔
پاکستان میں پہلا ریئلٹی ریپ شو: طلحہ انجم اور بوہیمیا ججز
پاکستان میں پہلا ریئلٹی ریپ مقابلہ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے لیے دو بڑے نام، طلحہ انجم اور بوہیمیا، سرکاری طور پر ججز کے طور پر نامزد کیے گئے ہیں۔
عرفان خان کی موت سے قبل کے دنوں کی تلخ حقیقتیں
بالی ووڈ کے معروف اداکار عرفان خان اپنی آخری فلم ’’انگریزی میڈیم‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید جسمانی تکلیف میں مبتلا تھے۔
بھارت باز نہ آیا؛ پاکستان مخالف فلم دھریندر پارٹ ٹو بنانے کی تیاری
بالی ووڈ کی معروف پاکستان مخالف فلم دھریندر کے سیکوئل ’’دی ریوینج‘‘ کی باقاعدہ نمائش کے لیے 19 مارچ 2026 کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
راکیش روشن کو خواجہ سرا سے الجھنا مہنگا پڑگیا
بالی ووڈ کے سینئر ہدایتکار اور اداکار راکیش روشن اپنے بھتیجے ایشان روشن اور ایشوریا سنگھ کی شادی کی تقریب کے دوران ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرتے نظر آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
صبا قمر کا اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردعمل آ گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے بغیر اجازت پولیس کی وردی پہنی۔
صبا قمر کا اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردعمل آ گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے بغیر اجازت پولیس کی وردی پہنی۔
صبا قمر نے اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر طنزیہ ردِعمل دیدیا
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق صبا قمر کے خلاف لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے بغیر اجازت پولیس کی وردی پہنی۔
راکیش روشن بھتیجے کی شادی میں خواجہ سرا سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں فلم ساز راکیش روشن کے بھتیجے کی شادی کی تقریب سجی تھی، جس میں راکیشن روشن نے بھی شرکت کی۔
60 برس کے ہونے والے سلمان خان کی فِٹنس نے مداحوں کو حیران کر دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنی 60 ویں سالگرہ کے کاؤنٹ ڈاؤن میں داخل ہو چکے ہیں اور اس موقع پر ان کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
رابی پیرزادہ کی شادی کے ہفتے بعد نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا
پاکستان کی سابق معروف گلوکارہ، اداکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کے بعد سامنے آنے والی مبینہ ہراسانی اور کردار کشی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
پاکستانی شوبز کے وہ ستارے جو 2025 میں رخصت ہوگئے
سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک افسوسناک سال ثابت ہوا، جب فلم، ٹیلی ویژن، اسٹیج اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والی کئی معروف اور بااثر شخصیات اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
صبا قمرکیخلاف پولیس یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر
ادکارہ صبا قمر کو پولیس یونیفارم پہن کر ویڈیو شوٹ کروانا مہنگا پڑگیا، ادکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دائر کردی گئی۔
بے گھر سابق چائلڈ اسٹار ٹائلر چیس کے دوست مدد کے لئے پہنچ گئے
امریکی چینل نکلوڈیئن کے مشہور چائلڈ اسٹار ٹائلر چیس کی حال ہی میں کیلیفورنیا کی سڑکوں پر زندگی گزارنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پرانے دوست ڈینیل کرٹس لی اور ڈیوون ورکہیزر مدد کے لیے پہنچ گئے۔
اقرار الحسن کا تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر؛ سوشل میڈیا پر طنز کا طوفان
پاکستان کے معروف اینکر اور پروگرام میزبان اقرار الحسن اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔
بیٹی کی پیدائش نے زندگی بدل دی، فرحان سعید کا جذباتی بیان
پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے حال ہی میں اپنی بیٹی جہاں آرا سے متعلق جذباتی گفتگو کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی نجی زندگی کی ایک نایاب جھلک دکھا دی۔
معروف یوٹیوبر ایڈم دی وو گھر میں مردہ پائے گئے، موت کی وجہ کیا تھی؟
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب کے ابتدائی اور معروف کانٹینٹ کری ایٹرز میں شمار ہونے والے ڈیوڈ ایڈم ولیمز جو ایڈم دی وو کے نام سے جانے جاتے تھے جو 51 برس کی عمر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔
کیرئیر میں جو کچھ کیا دھرم جی کو دیکھ کر کیا، والد جیسی شخصیت کھودی : سلمان خان آبدیدہ ہوگئے
حال ہی میں دھرمیندر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ میں نے ابھی ایک باپ جیسی شخصیت کھو دی ہے، دھرم جی! انہوں نے میری شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کیے۔
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو شاندار ولاز خرید لیے
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی اہلیہ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب کے ریڈ سی ریزورٹ میں دو شاندار ولاز خرید لیے ہیں۔
آمنہ ملک کی جمائما کی تعریف؛ وجہ بھی سامنے آگئی
پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان آمنہ ملک نے کہا ہے کہ میں چاہوں گی کہ عمران خان دوبارہ جمائما خان کے ساتھ ہوں۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر نے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع فارم ہاؤس پر ہونے والی نکاح کی تقریب میں سدرہ نواز کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں دو شاندار ولاز خرید لیے
تفصیلات کے مطابق یہ ولاز رِٹز کارلٹن ریزرو ریزیڈنس کا حصہ ہیں اور دنیا کی سب سے خصوصی جزیرہ نما رہائش گاہوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
کیرئیر میں جو کچھ کیا دھرم جی کو دیکھ کر کیا، والد جیسی شخصیت کھودی : سلمان خان آبدیدہ ہوگئے
حال ہی میں دھرمیندر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ میں نے ابھی ایک باپ جیسی شخصیت کھو دی ہے، دھرم جی! انہوں نے میری شخصیت پر گہرے اثرات مرتب کیے۔
فلم دھریندھر میں کام کرنیوالے رنویر سنگھ کا تعلق بھی کراچی سے نکلا، لیکن کیسے؟
حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان مخالف فلم دھریندر میں مرکزی کردار نبھانے والے رنویر سنگھ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ اداکار کے آباؤ اجداد کا تعلق بھی کراچی سے تھا۔
60 برس کے ہونے والے سلمان خان کی فِٹنس نے مداحوں کو حیران کر دیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنی 60 ویں سالگرہ کے کاؤنٹ ڈاؤن میں داخل ہو چکے ہیں اور اس موقع پر ان کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
پاکستانی شوبز کے وہ ستارے جو 2025 میں رخصت ہوگئے
سال 2025 پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے ایک افسوسناک سال ثابت ہوا، جب فلم، ٹیلی ویژن، اسٹیج اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والی کئی معروف اور بااثر شخصیات اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
معروف امریکی اداکار نے خودکشی کرلی
مشہور امریکی ڈرامہ سیریز دی وائر میں اپنے کردار کی وجہ سے شہرت پانے والے امریکی اداکار جیمز رینسن46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
نوجوان مسلم اسکالر شمائل ندوی نے اسلام مخالف جاوید اختر کو لاجواب کردیا
بھارت کے معروف شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر اور اسلامی اسکالر مفتی شمائل ندوی کے درمیان خدا کے وجود کے موضوع پر ایک فکری اور علمی مباحثہ کنسٹی ٹیوشن کلب، نئی دہلی میں ہوا جس نے نہ صرف تقریب میں موجود افراد بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل کو جنم دیا۔
فیشن انڈسٹری میں اربوں ڈالر کی ترقی؛ پاکستان کس نمبر پر؟
عالمی فیشن انڈسٹری کا مجموعی حجم $3 ٹریلین سے تجاوز کر گیا ہے، تاہم پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، جو ملک کی برآمدات میں موجود امکانات کے خلا کی نشاندہی کرتا ہے۔
راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی، تقریبات کی تصاویر دیکھیں
پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین نے سادہ اور پرائیویٹ نکاح کی تقریب میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی ہے۔
شہر قائد کی خستہ حالی، شوبز انڈسٹری کا کراچی شہری محاذ بنانے کا فیصلہ
میں کراچی کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں کہ لوگ کہتے ہیں کراچی گندا ہے۔ سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں۔ گردوغبار اور مٹی ہے وہ بالکل ٹھیک کہتے ہیں مگر کراچی ٹوٹا پھوٹا ہے۔ اس کی سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں لیکن یہاں کے شہری ٹوٹے پھوٹے نہیں ہیں۔ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔
معروف گلوکار علی ظفر کا نیا البم ریلیز
معروف گلوکار علی ظفر کا نیا البم ’روشنی‘ ریلیز کردیا گیا، علی ظفر کے 15 برس بعد ریلیز ہونے والے البم میں 12 گانے شامل ہیں۔
رابی پیرزادہ کی شادی کے ہفتے بعد نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا
پاکستان کی سابق معروف گلوکارہ، اداکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کے بعد سامنے آنے والی مبینہ ہراسانی اور کردار کشی پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
نشے میں دُھت ڈرائیور نے نورا فتیحی کی گاڑی کو ٹکر مار دی، اداکارہ اسپتال منتقل
بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی ہفتے کو ممبئی میں امریکی ڈی جے ڈیوڈ گیٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گئیں، جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
لڑکی سے آن لائن محبت ہوئی لیکن دھوکا ملا: ٹیپو شریف کا انکشاف
حال ہی میں ٹیپو شریف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک تکلیف دہ تجربے کا انکشاف کیا دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا جہاں آپ نے کسی شخص کو جو سمجھا ہو وہ اس سے مختلف نکلا ہو۔
پہلے مجھے امیر گیلانی سے محبت ہوئی: ماورا حسین کا اعتراف
حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے بتایا کہ میں نے سب سے پہلے امیر گیلانی کی معصومیت اور خوبصورتی کو محسوس کیا بعد ازاں جب میں نے ان کی شخصیت کو قریب سے جانا تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ نہایت نرم مزاج، مہذب اور ہر معاملے میں ساتھ دینے والے انسان ہیں، یہی خوبیاں میرے دل میں گھر کر گئیں اور میں نے اللہ سے دعا کی کہ امیر ہی میرے شریکِ حیات ہوں۔
میری وجہ سے ڈرامے ہٹ ہوتے ہیں، سینئر اداکاہ صبا فیصل کا دعویٰ
پاکستانی ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ڈرامے مقبولیت کی منزل کو چھوتے ہیں۔
ڈرامہ ’جمع تقسیم‘ کی آخری قسط نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
پاکستانی ٹیلی ویژن کی مقبول ہم ٹی وی ڈرامہ جمع تقسیم نے 18 دسمبر 2025 کو اپنے شاندار آخری قسط کے ساتھ اختتام کیا، جسے پاکستان اور بیرونِ ملک کے ناظرین کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا۔
ڈرامہ ’جمع تقسیم‘ کی آخری قسط نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
پاکستانی ٹیلی ویژن کی مقبول ہم ٹی وی ڈرامہ جمع تقسیم نے 18 دسمبر 2025 کو اپنے شاندار آخری قسط کے ساتھ اختتام کیا، جسے پاکستان اور بیرونِ ملک کے ناظرین کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا گیا۔
جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی کا پہلا وی لاگ، آمدن سے متعلق بڑا انکشاف
معروف سوشل میڈیا شخصیت سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد شائع کیے گئے اپنے پہلے وی لاگ سے متعلق آمدن کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کر دی ہے۔
پاکستان مخالف بالی ووڈ فلم؛ شان شاہد نے بھارتیوں کو اوقات یاد دلادی
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے بالی ووڈ فلم ’بارڈر 2‘ کے حالیہ جاری کیے گئے ٹیزر پر طنزیہ ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
کامیڈین بھارتی سنگھ نے دوسرے بچے کی خوشخبری سنا دی
بھارت کی مشہور کامیڈین اور میزبان بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر و مصنف ہارش لمباچیا نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری دی ہے۔
فلم دھریندر کے مرکزی کردار رنویر سنگھ کا تعلق بھی کراچی سے نکلا
بالی ووڈ کی پاکستان مخالف فلم دھریندر میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تاہم فلم کی ریلیز کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا کہ ان کے خاندان کی جڑیں کراچی سے وابستہ رہی ہیں۔
والدہ کو یاد کر کے رو رہی تھی کہ سُریلا راگ نصیب ہوا: گلوکارہ آئمہ بیگ کا انکشاف
پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک روز والدہ کو یاد کر کے رو رہی تھیں کہ انہیں ایک نیا راگ ملا جسے انہوں نے موبائل میں ریکارڈ کر لیا۔
معروف ہدایتکار کا بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک
بھارتی ریاست کیرالہ کی کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز اور کے جی ایف چیپٹر 2 کے کو ڈائریکٹر کرتن نداگوڑا کا 4 سالہ بیٹا عمارت کی لفٹ میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔
فلم دھریندھر میں کام کرنیوالے رنویر سنگھ کا تعلق بھی کراچی سے نکلا، لیکن کیسے؟
حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان مخالف فلم دھریندر میں مرکزی کردار نبھانے والے رنویر سنگھ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ اداکار کے آباؤ اجداد کا تعلق بھی کراچی سے تھا۔
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سنگھ کو 19 دسمبر جمعہ کی صبح اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔
مایہ ناز بھارتی کامیڈین کپل شرما کی مجموعی دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 300 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے امیر ترین فنکاروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔
کیا علی رحمان خان شادی کرنے والے ہیں؟
گزشتہ کچھ عرصے سے علی رحمان کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں، اور چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ اداکار جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
پاکستان مخالف مواد پر مبنی ایک اور بھارتی فلم بارڈر 2 کا ٹریلر جاری
تفصیلات کے مطابق فلم میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کو موضوع بنایا گیا ہے اور ٹیزر میں سنی دیول کو ایک بار پھر جنگی نعروں اور جارحانہ مکالموں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ تاہم فلم کے تکنیکی معیار، خصوصاً بصری اثرات، کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مسلم خاتون کے نقاب کھینچنے کا واقعہ، جاوید اختر کا سخت ردِعمل
معروف بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر نے مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کو شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نامناسب، توہین آمیز اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو ہالی ووڈ فلم ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ کی کاسٹ میں شامل
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز “فاسٹ اینڈ فیوریس” کے آخری حصہ (Fast X: Part 2) میں شامل ہو گئے ہیں۔
آسکر تقریب اب یوٹیوب پر براہِ راست اور مفت دنیا بھر میں دستیاب
ہالی ووڈ کی سب سے معتبر فلمی تقریب آسکر (Academy Awards) 2029 سے یوٹیوب پر براہِ راست اور عالمی سطح پر مفت نشر کی جائے گی۔
بالی ووڈ فلم دھریندر کا معاملہ پاکستانی عدالت پہنچ گیا
فلم کے رائٹر، پروڈیوسر اور اداکاروں کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایس ایچ او درخشاں سے رپورٹ طلب کی تھی، ایس ایچ او نے رپورٹ جمع نہیں کروائی۔
جیل میں قید رہنے کے بعد وی لاگ بنانا ہی بھول گیا ہوں، ڈکی بھائی
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اعتراف کیا ہے کہ 100 دن جیل میں قید رہنے کے بعد وہ وی لاگ بنانا بھول گئے تھے۔
ڈکی بھائی کیس: وفاقی سیکرٹری داخلہ نے 4 افسران کے استعفے منظور کر لیے
اسلام آباد: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کے استعفیٰ منظور کر لیے۔ جو 20 نومبر سے نافذ العمل ہیں۔
پاکستانی سینما میں انقلاب، اے آئی سے تیار فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
پاکستانی فلم انڈسٹری ایک اہم تکنیکی سنگِ میل دیکھنے جا رہی ہے، کیونکہ اے آئی کی مدد سے تیار کردہ فلم دی نیکسٹ صلاح الدین (The Next Salahuddin) 19 دسمبر سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ پوسٹ کرنے پر مس فن لینڈ سے تاج واپس لےلیا گیا
تھائی لینڈ میں گزشتہ ماہ منعقد ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں فن لینڈ کی نمائندگی کرنے والی 22 سالہ مس فن لینڈ سارہ دزافسے اپنی ایک تصویر کی وجہ سے تنازع کا باعث بن گئیں۔
معروف ہالی وڈ ڈائریکٹر روب رائنر اوربیوی کی موت کےالزام میں بیٹا گرفتار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روب رائنر اور بیوی کی لاشیں 2 روز قبل ان کے گھر سے ملی تھیں اور بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کے بعد مقتولین کے بیٹے نک رائنرکو ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔
45 سالہ معروف آسٹریلوی اداکارہ چل بسیں
ریکل کارپانی گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دائمی بیماری میں مبتلا تھیں، تاہم ان کی بیماری اور موت کی حتمی وجہ سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
آپکو شرم نہیں آتی؟ راکھی ساونت بہار کے وزیر اعلیٰ کی حرکت پر برس پڑیں، معافی کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
رابی پیرزادہ کے نکاح کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کی سابق معروف گلوکارہ، اداکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
مسلم خاتون کے نقاب کھینچنے کا واقعہ، راکھی ساونت کا وزیر اعلیٰ سے معافی مانگنے کا مطالبہ
نئی دہلی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
حجاب تنازع،زائرہ وسیم نے بھی خاموشی توڑ دی
سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم(zaira wasim) نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو حجاب تنازع پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے باقاعدہ معافی کا مطالبہ کردیا ۔
بھارتی اداکارہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دے دیا
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشہور بھارتی ٹی وی سیریل “کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی” میں اداکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے پہلگام حملے کو بھارت کی ہی سازش قرار دے دیا۔
اکشے کھنہ کی بے نظیر اور زرداری کے ساتھ تصویر دھریندر تنازعے کے دوران وائرل
پاکستان مخالف بھارتی فلم دھریندر تنازعے کے دوران اکشے کھنہ کی مرحوم سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
رابی پیرزادہ کے نکاح کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان کی سابق معروف گلوکارہ، اداکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
45 سالہ معروف آسٹریلوی اداکارہ چل بسیں
ریکل کارپانی گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دائمی بیماری میں مبتلا تھیں تاہم ان کی بیماری اور موت کی حتمی وجہ سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
ہم انسان ہیں، روبوٹ نہیں، ثانیہ مرزا نے ذہنی پریشانی پر خاموشی توڑ دی
بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ذہنی صحت سے متعلق اپنی جدوجہد پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو روبوٹ سمجھنا ایک غلط تاثر ہے، کیونکہ وہ بھی حقیقی جذبات اور احساسات رکھنے والے انسان ہیں۔
نعمان اعجاز کا وضو کے بیان پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب
پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے اپنے حالیہ وضو سے متعلق بیان پر ہونے والی سوشل میڈیا تنقید پر واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے الفاظ کو غلط تناظر میں پیش کیا گیا۔
پاکستانی یوٹیوبرز کی عالمی سطح پر ریکارڈ ساز کامیابی
یوٹیوب پر پاکستانی تخلیقی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں مقامی یوٹیوبرز عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔ جیسے ہی 2026ء کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستانی مواد نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی ناظرین میں بھی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار راب رینر اور ان کی اہلیہ کی لاشیں برآمد
لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار 78 سالہ راب رینر (Rob Reiner) اور ان کی اہلیہ 67 سالہ مشیل سنگر رینر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے پولیس نے واقعے کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
امریکی ریپر کارڈی بی کی عبایا میں پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل
عالمی شہرت یافتہ امریکی ریپر کارڈی بی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرتے ہوئے مقامی ثقافتی روایات کا احترام کرتے ہوئے عبایا پہن کر پرفارم کیا۔
پارکنگ کے تنازع پر ایک شخص نے معروف بھارتی اداکار پر حملہ کردیا
بھارتی میڈیا کے مطابق انوج نے ثبوت کے طور پر ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں ایک شخص غیر اخلاقی زبان استعمال کررہا ہے اور ساتھ ہی کہہ رہا ہے کہ تو مجھے کتے سے کٹوائے گا؟
مایہ ناز بھارتی کامیڈین کپل شرما کی مجموعی دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 300 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے امیر ترین فنکاروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔
معروف ہالی وڈ ڈائریکٹر روب رائنر اوربیوی کی موت کےالزام میں بیٹا گرفتار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روب رائنر اور بیوی کی لاشیں 2 روز قبل ان کے گھر سے ملی تھیں اور بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کے بعد مقتولین کے بیٹے نک رائنرکو ان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی کی واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچاؤ کی ہدایات جاری
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اکاؤنٹ تک رسائی ختم ہو جائے یا شبہ ہو کہ کوئی اور واٹس ایپ استعمال کر رہا ہے۔ تو فوری طور پر اپنا اکاؤنٹ دوبارہ رجسٹر کریں۔
پاکستان بھر کے طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے پاکستان بھر میں طلبہ کو 7 لاکھ کروم بُکس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے کالز، چیٹس اور اسٹیٹس میں رابطے اور تعامل کو مزید آسان اور دلچسپ بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔
ہالی وڈ کے معروف ہدایتکار اپنی اہلیہ سمیت گھر میں مردہ پائے گئے
امریکی میڈیا کے مطابق ہدایتکار روب رائنر اور ان کی اہلیہ میشل رائنر لاس اینجلس میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس پولیس نے واقعے کو قتل کا مشتبہ کیس قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پارکنگ کے تنازع پر ایک شخص نے معروف بھارتی اداکار پر حملہ کردیا
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار انوج سچ دیوا اور ان کے پالتو کتے پر سوسائٹی کے رہائشی نے پارکنگ تنازع کی وجہ سے حملہ کردیا۔
مشہور فائٹنگ ویڈیو گیم، اسٹریٹ فائٹر، بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار
مشہور فائٹنگ ویڈیو گیم ۔۔ اسٹریٹ فائٹر۔۔۔ ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار کھڑی ہے۔
جان سینا کا 23 سالہ ریسلنگ کیریئر اختتام پذیر؛ آخری فائٹ میں کیا ہوا؟
ریسلنگ کی دنیا کے عظیم ترین ستاروں میں شمار ہونے والے جان سینا نے WWE کے Saturday Night’s Main Event میں اپنے 23 سالہ شاندار کیریئر کا آخری مقابلہ لڑ کر باضابطہ طور پر ان-رنگ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
ربیکا حسین کو کس نے کتنی سلامی دی؟ ٹک ٹاکر جوڑے نے تفصیلات شیئر کردیں
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے پاکستان کے مشہور ٹک ٹاکر جوڑے ربیکا حسین نے اپنی سلامی کے لفافے اور ان کی رقم مداحوں سے شیئر کردی
ٹیلر سوئفٹ کے عملے کی چاندی، گلوکارہ نے 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ٹور میں ٹکٹوں سے 2 ارب ڈالرکمانے والی امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے اپنےعملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے کر کمال کر ڈالا۔
ارجن رامپال نے 6 سالہ رفاقت کے بعد اپنی دوست سے منگنی کرلی
بھارتی اداکار ارجن رامپال نے 6 سالہ رفاقت کے بعد اپنی پارٹنر گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس سے منگنی کی تصدیق کردی۔
لکس اسٹائل ایوارڈز 2025: ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، یمنٰی زیدی اور ثمر جعفری نے دھوم مچادی
کراچی: لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 نے جمعرات کی شب تاریخی موہٹہ پیلس میں منعقد کیا گیا جہاں فلم، ٹی وی، فیشن اور ڈیجیٹل کنٹینٹ کی نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔
وہ بہترین فلم جو دیکھنے والوں کے ذہن گھما کر رکھ دیتی ہے
پہلا مرحلہ وہ ہوتا ہے جب جادوگر کچھ عام ظاہر کرتا ہے مگر وہ عام ہوتا نہیں، دوسرے مرحلے میں جادوگر اس عام کام کو غیرمعمولی بنادیتا ہے۔
دھرمیندر عمر کے آخری حصے تک کیسے جوان رہے؟راز سامنے آگیا
دھرمیندر کے فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر امیت کوہلی نے اداکار کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی طویل صحت کے 5سنہری اصول بتائے ہیں جس میں مسلسل حرکت، سادہ گھریلو غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی، ہلکی مگر مستقل روٹین ،مثبت اور زندہ دل طرزِ فکر شامل ہیں۔
عاطف اسلم کا بنگلا دیش میں کنسرٹ اچانک منسوخ،وجہ بھی سامنے آ گئی
معروف پاکستانی گلوکارعاطف اسلم (atif aslam)کا ڈھاکہ بنگلا دیش میں کل (13 دسمبر) کو منعقد ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ ہو گیا ہے۔
لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کو لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 میں شوبز اور میڈیا کے شعبے میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں لکس چینج میکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پاکستان مخالف بھارتی فلم ’دھریندر‘ کے خلاف عدالت میں درخواست دائر
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار محمد عامر نے عدالت کو بتایا کہ فلم کے ٹریلر میں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کو دہشت گردوں کی ہمدرد کے طور پر پیش کیا گیا
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو کو بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر کے باعث وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا انٹرویو کے دوران ہانیہ عامر نے کہا کہ میں تمام فنکاروں کے کام کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں ایوارڈ شوز میں مزید کیٹگریز شامل کی جائیں تاکہ ہر فنکار کی محنت کو سراہا جا سکے.
حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی تصویر پر مداحوں کی شدید تنقید
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو کو بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر کے باعث وسیع پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
لیونل میسی کی بھارت آمد، شاہ رخ خان سے 13 دسمبر کو ملاقات متوقع
ارجنٹائن کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے بھارت کے دورے کے سلسلے میں 13 دسمبر کو کولکتہ میں ایک شاندار استقبال کی تیاری جاری ہے، جہاں بالی ووڈ کے اسٹار شاہ رخ خان بھی ان سے ملاقات کریں گے۔
چوہدری اسلم کی اہلیہ کا فلم دھریندر پر سخت مؤقف سامنے آ گیا
سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بالی ووڈ کی متوقع فلم دھریندر میں اپنے شوہر کے کردار کی ممکنہ منفی عکاسی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلم سازوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ ’صائمہ کو 2 گھنٹے یرغمال بنائے رکھا‘، سنگیتا نے سیٹ پر پیش آنیوالے واقعے کی تفصیلات بتادیں
نامور ہدایتکارہ اور فلم ساز سنگیتا نے ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ صائمہ نور کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ بیان کردیا
انٹرٹینمنٹ 25 سال ہوگئے باہر ڈنر نہیں کیا: سلمان خان کا انکشاف
بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 25 سالوں سے باہر ڈنر نہیں کیا۔
نامعلوم ملزمان کا ہدایتکارہ سنگیتا سے شوٹنگ کے دوران بھتہ کا مطالبہ
لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور ہدایتکارہ سنگیتا سے بھتہ طلب کرنے کے سنگین واقعے پر شیراکوٹ تھانے میں بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش کے ہاں بیٹے کی پیدائش
پاکستان کے معروف ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش صدیق نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
پاکستان آئیڈل کے کنٹسٹنٹ کے ججز پر سنگین الزامات
پاکستان آئیڈل کے مقابلے کے امیدوار ابرار شاہد نے ججز اور شو کے عملے پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایک غیر صحت مند اور نقصان دہ ماحول میں کام کرنا پڑ
تھری ایڈیٹس سیکوئل 16 سال بعد تیار، ریلیز کب ہوگی؟
ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے تھری ایڈیٹس کے سیکوئل کا اسکرپٹ حتمی کر لیا ہے اور فلم کی کہانی پچھلی فلم کے اختتام کے 16 سال بعد کے حالات پر مبنی ہوگی۔
خلیجی ممالک میں بھارتی فلم ‘‘دھریندر’’ پر مکمل پابندی
بالی ووڈ کی پاکستان مخالف فلم دھریندر کو خلیجی تعاون کونسل کے تمام ممالک میں باقاعدہ طور پر بین کر دیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان کی روٹین میں بڑی تبدیلی، فٹ رہنے کیلئے کیا کرنا شروع کردیا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی فٹنس روٹین میں ایک اہم تبدیلی کی ہے اور اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بنایا ہے۔
’انسان ہوں فرشتہ نہیں‘ ندا یاسر نے ڈیلیوری بوائز سے معذرت کرلی
گزشتہ دنوں نجی ٹی وی شو کے دوران ندا یاسر نے کہا تھا کہ ’ ڈیلیوری بوائز جھوٹ بولتے ہیں کہ کھلے پیسے نہیں ہیں
دبئی: شاہ رخ خان کے نام پر بننے والا ٹاور ایک دن میں فروخت
شیخ زاید روڈ پر تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ 2.1 ارب درہم مالیت کا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 159 ارب 60 کروڑ روپے بنتا ہے۔
لاہور: نامعلوم افراد نے ہدایت کارہ سنگیتا کے ڈرامےکی ریکارڈنگ رکوا دی
لالی وڈ فلم انڈسٹری کی نامور ہدایت کارہ سنگیتا نے تھانے میں درخواست دی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہےکہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو ہراساں کیا، قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا اسلام آباد ہائیکورٹ پیش
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم مبارک (نانی والا) آج اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں متعدد مقدمات کے سلسلے میں پیش ہوئے، عدالت نے ہدایت دی
کیا شو ’لازوال عشق‘ پاکستانی ناظرین کے لیے دستیاب رہے گا؟
پاکستان میں ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ دیکھنے میں مشکلات کے پیش نظر شو کی ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کچھ غیر واضح سیاسی وجوہات کی بنا پر پروگرام تک رسائی محدود ہو سکتی ہے۔
بشریٰ انصاری نے جعلی چندہ اکاؤنٹس کے خطرے پر مداحوں کو خبردار کیا
پاکستانی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ جعلی اکاؤنٹس ان کے نام پر چندے اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پہلی بیوی اچھی ہے تو دوسری شادی کی کیا ضرورت؟ بہروز سبزواری کا دوسری شادی کے سوال پرجواب وائرل
پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کو امتحان قرار دے دیا۔
برطانیہ نے رجب بٹ کو ملک بدر کردیا،وجہ بھی سامنے آگئی
برطانوی ویزے کی منسوخی رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ بنی ، ذرائع کے مطابق حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے پر ان کا ویزا منسوخ کیا گیا ہے۔
رنویر سنگھ کی فلم دھریندر ریلیز، سرحد کے دونوں جانب ناظرین میں اختلافِ رائے جاری
بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ کی پاکستان مخالف فلم دھریندر ریلیز ہونے کے بعد بھارت اور پاکستان کے ناظرین میں اختلاف رائے جاری ہیں
نعیمہ بٹ کی نوازالدین صدیقی کے ساتھ کی خصوصی تصاویر وائرل
پاکستانی اداکارہ و ماڈل نعیمہ بٹ نے معروف بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ ایک خاص لمحے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
بھارتی کرکٹر نے اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد شادی منسوخ کردی
کرکٹر سمریتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پالاش مچل نے اسٹیڈیم پروپوزل کے ایک ماہ بعد اتوار کے روز اپنی شادی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بالی ووڈ کی تاریخ کی کمائی کے اعتبار سے پانچ بہترین فلمیں
بالی ووڈ کی تاریخ میں چند ایسی فلمیں موجود ہیں جنہوں نے اپنی مقبولیت، کہانی، موسیقی اور عوامی وابستگی کی وجہ سے تھیئٹرز میں برسوں تک ریکارڈ قائم کیا۔
غزہ کی پانچ سالہ ہند رجب کی کہانی گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد
غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے والی کہانی پر مبنی فلم ”وائس آف ہند رجب” کو عالمی شہرت یافتہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین
16 سال بعد تھری ایڈیٹس 2 بننے کو تیار، کب ریلیز ہوگی؟
لی وڈ کی تاریخی فلم 3 ایڈیٹس کسی تعارف کی محتاج نہیں اور راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی مشہور فلم نے ناظرین کے ذہنوں پر گہرا اثر چھوڑا
ڈکی بھائی کا حراست کے دوران تشدد، گالیاں دینے اور بھاری رقم طلب کرنے کا سنگین الزام
لاہور: پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے اہلکاروں پر تشدد، بدسلوکی
عائزہ خان کی نئی دلکش اور گلیمرس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے لاہور کے ایک ایونٹ میں اپنے دلکش اور گلیمرس انداز سے مداحوں اور فیشن شائقین کو متاثر کر دیا، مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی تصاویر کو دیکھتے ہی تعریفوں کی بارش کر دی۔
میں نعمان اعجاز سے ناراض نہیں، میں اس سے نفرت کرتا ہوں، خلیل الرحمان قمر
خلیل الرحمان قمر حالیہ ٹی وی شو میں سے ان کے غصے اور اختلافِ رائے کے بارے میں سوالات کیے گئے، جس پر انہوں نے صاف گوئی سے اپنے موقف کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ ان کی ناراضگی کا مرکز نعمان اعجاز ہے۔
سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر نے خودکشی کر لی
سندھ کے شہر خیرپور کے رہائشی معروف ٹک ٹاکر عمیر عباسی نے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
لاہور: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے گرفتار کے بعد 100 روز خاموشی توڑتے ہوئے پوری قوم سے معافی مانگ لی
دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ پر بیٹی ایشا دیول کا جذباتی پیغام
بھارتی سینما کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کے چند ہفتوں بعد، ان کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی اور اداکارہ ایشا دیول نے اپنے والد کے نام ایک جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شاہ رخ نے کاجول اور ٹوئنکل کے شو میں آنے سے انکار کی وجہ بتادی
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اداکارہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ ٹو مچ ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ بالی وڈ کی مشہور اداکارائیں کاجول اور ٹوئنکل کھنہ گزشتہ چند ماہ سے ٹاک شو ’ ٹو مچ‘ کی میزبانی کررہی ہیں
اداکار خاقان شاہنواز نے ساتھی اداکارہ سے منگنی کرلی، تصاویر وائرل
پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے منگنی کرلی۔ گزشتہ روز سبینہ سید اور خاقان شاہنواز نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت کولیبرشن پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔
معروف بھارتی فلمساز اہلیہ سمیت گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی
بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار وکرم بھٹ کو اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
یوٹیوب ری کیپ، صارفین نے 2025 میں سب سے زیادہ کیا دیکھا؟
یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے یوٹیوب ری کیپ 2025 متعارف کر دیا ہے، جس کے ذریعے ہر صارف سال بھر میں دیکھی جانے والی ویڈیوز، چینلز اور موضوعات کا خلاصہ آسانی سے دیکھ سکتا ہے
دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول اور بوبی دیول نے اپنے مرحوم والد اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی یاد میں ایک بڑی اور فینز سے بھرپور تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آریان خان نامناسب حرکت پر شدید تنقید کی زد میں
معروف بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے و نوجوان فلم ساز آریان خان ایک بار پھر سخت تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
اسپوٹائفائی کی 2025 رپورٹ میں طلحہ انجم سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکار قرار
اسپوٹائفائی کی سالانہ ریپڈ 2025″کی رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ طلحہ انجم مسلسل دوسری بار پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے مقامی گلوکار کے اعزاز سے نوازے گئے ہیں۔
ٹک ٹاکر پیاری مریم کے انتقال سے قبل کا آخری ولاگ وائرل، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم کے دورانِ زچگی انتقال کے بعد سامنے آنے والے ان کے آخری ولاگ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
سنجے دت نے اپنی قید سے متعلق رازوں سے پردہ اٹھادیا
بالی وڈ اداکار سنجے دت نے 1993 میں اسلحہ برآمدگی کیس اور جیل میں قید رہنے کے حوالے سے اپنے دردناک تجربات کا انکشاف کیا ہے۔
شاہ رخ کے بیٹے آریان خان نامناسب حرکت پر تنقید کی زد میں آگئے
ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جو کہ ایک پارٹی کی ہے۔
فالوورز کم ہونے پر انوپم کھیر نے ایلون مسک سے سوال کرلیا
بالی وڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار انوپم کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہو چکے ہیں۔
فراڈ کیس: اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی نجی کمپنی سے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس کے سلسلے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
معمول کے چیک اپ کے دوران بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، مہیما چوہدری کا انکشاف
بھارتی میڈیا کے مطابق ینگ ویمن بریسٹ کینسر کانفرنس 2025 سے خطاب کے دوران مہیما چوہدری نے تمام عمر کی خواتین کو باقاعدگی سے میڈیکل اسکریننگ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔
21 ویں صدی کی بہترین فلموں میں شامل وہ فلم جسے ایک بار ضرور دیکھنا چاہیے
درحقیقت 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ایٹیرنل سن شائن آف اسپاٹ لیس مائنڈ کو 21 ویں صدی کی چند بہترین فلموں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے
سیٹ پر کرشمہ آتی تو روینہ چلی جاتی، عامر کا بلاک بسٹر فلم کی ہیروئنز میں کشیدگی کا انکشاف
بھارتی سنیما میں کامیابی سے 6 دہائیاں مکمل کرنیوالے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ماضی کی بلاک بسٹر فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔
سنجے دت کے جیل میں گزارے وقت کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات
نئی دہلی: بھارتی اداکار سنجے دت نے کہا کہ مجھے 1993 میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس کے بارے میں آج تک نہیں سمجھ سکا کہ کن بنیادوں پر مجھے جیل بھیجا گیا
یوٹیوب ری کیپ، صارفین نے 2025 میں سب سے زیادہ کیا دیکھا؟
یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے یوٹیوب ری کیپ 2025 متعارف کر دیا ہے، جس کے ذریعے ہر صارف سال بھر میں دیکھی جانے والی ویڈیوز، چینلز اور موضوعات کا خلاصہ آسانی سے دیکھ سکتا ہے
مایا علی کا خواتین پر معاشرتی توقعات کے حوالے سے پیغام
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے خواتین کے لیے ایک متاثر کن پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبر کرنا اور اپنی زندگی کے وقت پر بھروسہ کرنا بالکل درست ہے۔ مایا علی نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی، جس میں ایک خاتون نے شادی اور بچوں کے حوالے سے معاشرتی دباؤ پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 36 سال کی ہوں، شادی شدہ نہیں اور میرے بچے نہیں ہیں۔ اکثر لوگ کہتے ہیں، ‘اوہ!’۔
معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
معروف ٹاک ٹاکر پیاری مریم بچے کی پیدائش کے دوران انتقال کر گئیں۔ مریم کے انسٹاگرام سے شئیر کی گئی اسٹوری میں ان کے انتقال کی خبر دی گئی ہے۔ انسٹا اسٹوری میں کہا گیا ہےکہ پیاری مریم اللہ کو پیاری ہو گئیں ہیں۔ اسٹوری میں مریم کے لیے دعا مغفرت کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
سنجے دت نے اپنی قید سے متعلق رازوں سے پردہ اٹھادیا
بالی وڈ اداکار سنجے دت نے 1993 میں اسلحہ برآمدگی کیس اور جیل میں قید رہنے کے حوالے سے اپنے دردناک تجربات کا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سنجے دت نے بابری مسجد شہید کیے جانے کے بعد اپنی فیملی کو درپیش خطرات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ’ میرے والد اور بہنوں کو دھمکیاں دی جا رہی تھیں‘۔
ہر لڑکی شادی پر ہیروئن والی اینٹری چاہتی ہے لیکن شادی کے بعدکی زندگی زیادہ اہم ہے: فضیلہ قاضی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے جدید دور کی دلہنوں کو نت نئے ٹرینڈز فولو کرنے کے بجائے شادیوں کے اصل مقصد پر زیادہ فوکس رکھنے پر زور دیا ہے۔ فضیلہ قاضی حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور شادیوں پر کی جانے والی تیاریوں پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس حوالے سے میری سوچ بالکل مختلف ہے، میرے نزدیک شادیوں پر اتنی زیادہ تیاریاں کرنی ہی نہیں چاہئیں، اگر آپ شادی کیلئے بہت سی تیاریاں کرنا چاہتے ہیں تو ان تیاریوں کو پہلے سے مینیج کرکے رکھیں‘۔
بشریٰ انصاری نے کراچی کے مسائل پر ذمہ داران کو آڑے ہاتھوں لےلیا
پاکستانی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی موجودہ بگڑتی ہوئی حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ شہر کے ذمہ داران خود کراچی کے باسی ہیں، تو کیا انہیں اپنے شہر سے محبت نہیں؟ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ شہر میں گندگی، ٹوٹے ہوئے سڑکیں، ناقص انفراسٹرکچر اور ناکارہ صفائی کے نظام کی صورتحال پریشان کن حد تک بڑھ گئی ہے۔
دنانیر مبین کے بنکاک ٹرپ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
معروف سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے تازہ ترین بنکاک ٹرپ کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویروں کا ایک خوبصورت مجموعہ جاری کیا، جس میں انہیں خوبصورت مناظر کے ساتھ خوشگوار اور پُر اعتماد انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
فضا علی نے ندا یاسر کو فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا
معروف مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر حال ہی میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کے حوالے سے دیے گئے اپنے بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ ندا یاسر نے اپنے شو میں کہا کہ بعض ڈیلیوری رائیڈرز جان بوجھ کر چھوٹا پیسہ ساتھ نہیں رکھتے تاکہ کسٹمرز کو اضافی ٹپ دینے پر مجبور کیا جا سکے، جس کے نتیجے میں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ندا یاسر نے کہا کہ جب ان فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کو انتظار کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنی اگلی ڈلیوریز دیر سے پہنچتے ہیں، تو پھر وہ سمجھ جاتے ہیں، یہ عادت اب بہت سے رائیڈرز میں معمول بن گئی ہے۔
ڈیلیوری بوائز کو ٹِپ نہیں دیتی کیونکہ وہ کھلے پیسے نہ ہونیکا جھوٹ بولتے ہیں: ندا یاسر
ٹی وی میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ گھر پر کھانا دینے آنے والے ڈیلیوری بوائز اکثر کُھلے پیسے نہ ہونے کا جھوٹ بولتے ہیں جس کی وجہ سے وہ انہیں پورے پیسے دیتی ہیں۔ ندا کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے اداکاراؤں سے گفتگو کی۔ اس دوران ندا یاسر نے بتایا کہ ڈیلیوری بوائز کے پاس کبھی کھلے پیسے نہیں ہوتے، آپ اپنی مرضی سے انہیں ٹِپ دیں تو وہ الگ بات ہے لیکن جب وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ کھلے پیسے نہیں ہیں تو یہ غلط ہے۔
اپنے ماضی کیلئے کوئی نصیحت نہیں، ماضی کی ماہرہ کو صرف گلے لگانا چاہوں گی: اداکارہ
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میں ماضی کی ماہرہ خان کو کوئی نصیحت نہیں کروں گی ، صرف اسے گلے لگانا چاہوں گی۔ اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فواد خان حال ہی میں جیو پوڈ کاسٹ کے مہمان بنے تھے جس دوران ماہرہ اور فواد خان نے مبشر ہاشمی کے مختلف اور دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔
ہر لڑکی شادی پر ہیروئن والی اینٹری چاہتی ہے لیکن شادی کے بعدکی زندگی زیادہ اہم ہے: فضیلہ قاضی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے جدید دور کی دلہنوں کو نت نئے ٹرینڈز فولو کرنے کے بجائے شادیوں کے اصل مقصد پر زیادہ فوکس رکھنے پر زور دیا ہے۔ فضیلہ قاضی حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور شادیوں پر کی جانے والی تیاریوں پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس حوالے سے میری سوچ بالکل مختلف ہے، میرے نزدیک شادیوں پر اتنی زیادہ تیاریاں کرنی ہی نہیں چاہئیں، اگر آپ شادی کیلئے بہت سی تیاریاں کرنا چاہتے ہیں تو ان تیاریوں کو پہلے سے مینیج کرکے رکھیں‘
ملائکہ اروڑا کے ’مسٹری مین‘ کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں
معروف بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے مسٹری مین سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا ایک بار پھر افواہوں اور خبروں کی زینت بن گئی ہیں اور اس کی وجہ وہ پراسرار شخص ہے جو بار بار ان کے ساتھ نظر آ رہا ہے، اس شخص کی شناخت ہرش مہتا کے نام سے کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے قیاس آرائیوں میں اس وقت شدت آئی جب جوڑی کو ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھا گیا۔
پاکستان آئیڈل کے ججز میں مجھ جیسے سینئرز کو بٹھانا چاہیے تھا: سنگیتا
پاکستان کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہےکہ پاکستان آئیڈل کے ججز میں ان جیسے سینئرز کو شامل کرنا چاہیے تھا۔ حال ہی میں سنگیتا نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں ان سے میوزیکل شو پاکستان آئیڈل کے ججز سے متعلق سوال کیا گیا۔ سنگیتا سے فواد خان کو بطور جج شامل کیے جانے پر کی جانے والی تنقید سے متعلق پوچھا گیا۔
پاکستان آئیڈل کے ججز میں مجھ جیسے سینئرز کو بٹھانا چاہیے تھا: سنگیتا
پاکستان کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہےکہ پاکستان آئیڈل کے ججز میں ان جیسے سینئرز کو شامل کرنا چاہیے تھا۔ حال ہی میں سنگیتا نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں ان سے میوزیکل شو پاکستان آئیڈل کے ججز سے متعلق سوال کیا گیا۔ سنگیتا سے فواد خان کو بطور جج شامل کیے جانے پر کی جانے والی تنقید سے متعلق پوچھا گیا۔
ایران کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پاکستان کی ثقافت کے رنگ نمایاں
پاکستان نے ایران کے تاریخی شہر شیراز میں 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں بھرپور ثقافتی نمائندگی کی۔ وزارت قومی ورثہ و ثقافت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے بطور خصوصی مہمان فیسٹیول میں شرکت کی اور معروف پاکستانی فلم سازوں کے ہمراہ تقریبات میں حصہ لیا۔
سمانتھا رتھ کی خفیہ شادی کی تصاویر وائرل, مداح حیران
بھارتی مشہور اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے فلم ساز راج ندی مورو کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر جاری کر دیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور حیرت کے بھرپور اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ سمانتھا نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد پیر کی صبح ایشا یوگا سینٹر کے اندر واقع لِنگا بھیرَوی مندر میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کر لی، تقریب میں صرف 30 مہمان موجود تھے۔
سجل علی کا کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی موت پر سخت ردعمل
پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے کراچی نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے سے تین سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں سجل علی نے شہر کے خستہ حال شہری ڈھانچے اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں شدید افسوس اور دل شکستگی میں مبتلا ہوں، جو لوگ اس ناقص نظام کے ذمہ دار ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔ کراچی کی دیکھ بھال آخر کس کی ذمہ داری ہے؟ یہ ناکام اور بوسیدہ نظام آخر کس کے لیے قائم ہے؟
والدہ سے بہت مار کھائی، بچپن کی کوئی خوشگوار یاد نہیں: جیا بھٹاچاریہ
بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جیا بھٹاچاریہ نے اپنے بچپن کے دردناک تجربات کا انکشاف کیا ہے۔ بنگالی فیملی سے تعلق رکھنے والی جیا بھٹا چاریہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ’ بطور بیٹی میرے پاس اپنے بچپن کی کوئی خوشگوار یاد نہیں، میرے والدین ایک دوسرے سے شادی کے خلاف تھے، والدہ بیٹا چاہتی تھیں ، میری پیدائش سے خوش نہیں تھیں کیوں کہ ان کا خواب ادھورا رہ گیا تھا، اس لیے وہ کچھ بھی مجھے مکمل نہ دے سکیں‘۔
تہجد کی نماز پڑھتا ہوں، میرے لیے وہی می ٹائم ہے، منیب نواز
پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر منیب نواز کا کہنا ہے کہ ان کا تہجد کی نماز کا وقت ہی ان کیلئے می ٹائم ہے۔ فیشن ڈیزائنر منیب نواز حال ہی میں جیو پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منیب نواز نے کہا کہ ’کم عمری میں میرے پاس فیشن ڈیزائنر بننے کا کوئی راستہ موجود نہیں تھا لیکن میں نے سوچ رکھا تھا کہ مجھے ڈیزائنر بننا ہے اور مجھے یقین تھا کہ یہ ہوجائے گا، ہمارے خاندان میں دور دراز تک فیشن ڈیزائننگ سے کسی کا تعلق نہیں تھا، اس وقت میں پاکستان میں بھی چند ایک ہی ڈیزائنر تھے لیکن یہ سب ایک تخلیقی عمل تھا اور پھر اللہ کا شکر ہے کہ میں ڈیزائنر بن گیا
سشمیتا سین نے دل کی سرجری سے قبل اینستھیزیا کیوں نہیں لیا تھا؟
سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کو 2023 میں دل کا دورا پڑا تھا اور اس حوالے سے اداکارہ نے حال ہی میں ایک انکشاف کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے دل کے آپریشن سے قبل بے ہوشی کا انجیکشن لینے سے منع کردیا تھا کیونکہ اس خیال نے انہیں شدید خوف میں مبتلا کردیا تھا کہ وہ اسٹنٹ ڈالنے کے عمل سے بالکل لاعلم ہیں۔ سشمیتا سین نے کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی مجھے سیڈیٹ کیا جائے، میں جاگتے ہوئے سب کچھ دیکھنا چاہتی تھی، مجھے دیکھنا تھا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے
بچے کی طرح خواہش رکھتا ہوں، کوئی پوچھے تو کہتا ہوں 250 سال زندہ رہوں گا، شاہ رخ خان
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہےکہ وہ بچے کی طرح خواہش رکھتے ہیں اور کوئی پوچھے تو کہتے ہیں 250 سال زندہ رہوں گا۔ بھارتی میڈیا پر شاہ رخ خان کی ریڈٹ سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرتی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ہدایتکار اور کوریوگرافر فرح خان شاہ رخ خان کو بتارہی ہیں کہ ان دنوں آپ کاایک پرانا انٹرویو کلپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے آپ سے پوچھا تھا کہ آپ کا اسٹارڈم کبھی تو ختم ہوگا؟ اس پر شاہ رخ نے کہا تھا کہ وہ اگلے 100 سال تک کیلئے اسٹار رہیں گے۔
میری چال ڈھال اور آواز لڑکیوں کی طرح تھی، مردوں کی طرح چلنے اور بولنے کیلئے کلاسز لیں: کرن جوہر کا انکشاف
بالی وڈ ہدایتکار اور فلم ساز کرن جوہر نے اپنی نسوانی چال ڈھال اور اس میں تبدیلی کیلئے کی گئی جدوجہد سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔ کرن جوہر حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے میزبان ثانیہ مرزا کے ساتھ سنگل پیرنٹنگ سمیت اپنے زندگی کے مختلف اتار چڑھاؤ پر بات کی۔ دوران شو کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ’1989 میں میری عمر 15 سال تھی، اس عمر میں جب لڑکے اسپورٹس کھیلتے ہیں میں اس کے برعکس نت نئی چیزیں سیکھنے کا شوقین تھا، اسی وجہ سے مختلف کورسز کرتا رہتا تھا، میں نے ان دنوں فرانسیسی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ کوکنگ، فلاور اینڈ فروٹ ارینجمنٹ سمیت امپورٹ ایکسپورٹ کے کورسز کیے‘۔
مشی خان والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں پر برس پڑیں
پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے بوڑھے والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاتعداد اولڈ ایج ہومز ہیں، ہر شہر میں ہیں، یہ ویڈیو ان بچوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنے والدین کو وہاں چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اولاد اپنے والدین کو اس امید پر چھوڑ جاتی ہےکہ ہم کچھ دنوں یا مہینوں میں وہاں سے آکر لے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا، ان کی آنکھیں پتھرا جاتی ہیں۔
بھارتی اداکارہ سمانتھا نے معروف ہدایتکار سے دوسری شادی کرلی
بھارت کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے ہدایت کار راج ندی مورو سے دوسری شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد اداکارہ سمانتھا نے پیر کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور خاندان والوں نے شرکت کی۔ اداکارہ سمانتھا نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں صرف یہ لکھا کہ "01.12.2025"۔ شادی کی خبر سامنے آنےکے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کی مختلف شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دی جا رہی ہے۔
دھرمیندر کی موت پر افسردہ سلمان خان کا جذباتی بیان سامنے آ گیا
بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ بگ باس کی میزبانی نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔ انہوں نے بگ باس 19 میں جذباتی بیان دیتے ہوئے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ دھرمیندر کی موت کے بعد شو کی میزبانی کرنا ان کے لئے نہایت مشکل ہو گیا تھا۔ سلمان خان نے کہا کہ دھرمیندر کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا ہے بلکہ ان کی وفات سے ملک، فلم انڈسٹری اور مداحوں کو بھی شدید صدمہ پہنچا ہے۔
’انکے پاس تعلیم ہے نا شعور‘، جیا بچن نے پاپارازی سے ناراض رہنے کی وجوہات بتادیں
سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر بھارتی سیاستدان و سینئر اداکارہ جیا بچن کی کچھ ویڈیوز سامنے آتی ہیں جس میں انہیں پاپارازی سے تلخ کلامی کرتے دیکھا جاتا ہے۔ ویڈیوز میں کبھی انہیں پاپارازی پر غصہ کرتے دیکھا جاتا ہے تو کبھی جیا بچن کو بغیر کو کہے جلدی سے پاپارازی کے درمیان سے گزرتا دیکھا جاتا ہے۔ اب ایک حالیہ انٹرویو میں جیا بچن نے اپنے اس رویے پر بات کی اور کہا کہ میرا میڈیا کے ساتھ رشتہ بہت زبردست ہے لیکن میرا پاپارازی کے ساتھ تعلق زیرو ہے، یہ کون لوگ ہیں؟ کیا یہ لوگ اس ملک کے لوگوں کی نمائندگی کرنے کے لیے ٹرین ہیں؟
وہ بہترین فلم جسے آپ ایک بار دیکھ کر عرصے تک بھول نہیں سکیں گے
اگر آپ فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں مگر اس ہالی وڈ مووی کو نہیں دیکھا تو بہتر ہے کہ اب اسے دیکھ لیں۔ یہ ایسی فلم ہے جس کا اختتام ایسے زوردار جھٹکے سے ہوتا ہے جو دیکھنے والا طویل وقت تک بھول نہیں پاتا۔ ڈائریکٹر ایم نائٹ شیامالن کو اس فلم نے راتوں رات ایک بڑا نام بنا دیا تھا جبکہ اسے 6 آسکر ایوارڈز بشمول بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ یہ فلم ہے دی سکستھ سنس جو 1999 میں ریلیز ہوئی مگر 2 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی اس کا جادو ماند نہیں پڑسکا۔ اس فلم میں بروس ولز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ Haley Joel Osment نے بچے کے کردار کو یادگار بنادیا تھا۔
’ہمایوں سرفہرست ہیں‘، فلرٹنگ کے سوال پر مہوش حیات کا جواب وائرل
سپر اسٹار مہوش حیات کی پاکستان کے مقبول ترین اداکار ہمایوں سعید کو فلرٹ ریٹ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ْ مہوش حیات ان دنوں پاکستان سلیبرٹی کرکٹ لیگ (PCCL)کیلئے ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں ، اس دوران مداحوں سے گفتگو کے دوران اداکارہ نے ہمایوں سعید کی مزاحیہ اور دوستانہ نیچر پر گفتگو کی۔ مداحوں کے سوال پرمہوش حیات نے بتایا کہ‘ہمایوں کی نیچر کو فلرٹ نہیں کہا جاسکتا لیکن وہ کافی دوستانہ اور مزاح سے بھرپور شخصیت کے مالک ہیں، جب ہم دونوں ڈائریکٹر ندیم بیگ کے ساتھ کوئی پروجیکٹ کررہے ہوں تو ہم تینوں کے درمیان ایک مزاحیہ ٹرائی اینگل چل رہا ہوتا ہے کہ مہوش سے زیادہ نزدیک کون ہے؟‘
صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ انتقال کرگئے
جامشورو: صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ 72 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شہنائی نواز استاد عبداللہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور دمے کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج کوٹری میں ادا کی جائے گی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم استاد عبداللہ کی تدفین آبائی قبرستان سید بڈھل شاہ میں کی جائے گی، استاد عبداللہ برصغیر میں شہنائی کے عالمی شہرت یافتہ فنکار تھے، انہوں نے کئی دہائیوں تک شہنائی کے فن سے پہچان بنائی۔ پاکستان،بھارت اور بنگلادیش میں استاد عبداللہ کی شہنائی کو غیرمعمولی پذیرائی ملی، انہوں نے کئی قومی و عالمی ثقافتی میلوں میں شہنائی کا فن پیش کیا۔ سندھی موسیقی کو نیا رنگ دینے میں بھی استاد عبداللہ کا اہم کردار رہا، ان کی فنی صلاحیتوں پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
فلم ’’نیلوفر‘‘ نے شائقین کے دل جیت لئے، ماہرہ اور فواد چھاگئے
پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہو گئی ہے۔ دونوں سپر اسٹارز کی طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے والی فلم نیلوفر نے ریلیز کے پہلے ہی دن سینما گھروں میں غیر معمولی رونق پیدا کر دی۔ فلم کی جذباتی، خوبصورت اور منفرد کہانی نے شائقین کو پہلے دن پہلے شو کے لئے سینما آنے پر مجبور کردیا اور شہری صبح سے ہی ٹکٹوں کے حصول کے لیے قطاروں میں دکھائی دیے۔ فلم نیلوفر ایک دل کو چھو لینے والی لو اسٹوری ہے جس میں ماہرہ خان ایک نابینا لڑکی کے مشکل اور حساس کردار میں جلوہ گر ہیں جبکہ فواد خان ایک سنجیدہ اور جذبات کے لمس سے بھرپور رائٹر کے کردارمیں نظر آتے ہیں۔
اذلان شاہ کی ’دوسری شادی‘ سے متعلق اسٹوری پبلسٹی اسٹنٹ نکلا، صارفین کی سخت تنقید
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اذلان شاہ کی دوسری شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر لگایا جانے والا اسٹیٹس محض پبلسٹی اسٹنٹ نکلا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اذلان شاہ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں اور میری اہلیہ نے اس کی اجازت دے دی ہے، اس معاملے میں میرے خاندان کو نہ بیچ میں لایا جائے اور میرے لیے دعا کی جائے۔
پاکستان آئیڈل کے ججز میں مجھ جیسے سینئرز کو بٹھانا چاہیے تھا: سنگیتا
پاکستان کی سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہےکہ پاکستان آئیڈل کے ججز میں ان جیسے سینئرز کو شامل کرنا چاہیے تھا۔ حال ہی میں سنگیتا نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں ان سے میوزیکل شو پاکستان آئیڈل کے ججز سے متعلق سوال کیا گیا۔ سنگیتا سے فواد خان کو بطور جج شامل کیے جانے پر کی جانے والی تنقید سے متعلق پوچھا گیا۔
ملائکہ اروڑا کے ’مسٹری مین‘ کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں
معروف بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے مسٹری مین سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا ایک بار پھر افواہوں اور خبروں کی زینت بن گئی ہیں اور اس کی وجہ وہ پراسرار شخص ہے جو بار بار ان کے ساتھ نظر آ رہا ہے، اس شخص کی شناخت ہرش مہتا کے نام سے کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے قیاس آرائیوں میں اس وقت شدت آئی جب جوڑی کو ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھا گیا۔
وہ بہترین فلم جسے آپ ایک بار دیکھ کر عرصے تک بھول نہیں سکیں گے
اگر آپ فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں مگر اس ہالی وڈ مووی کو نہیں دیکھا تو بہتر ہے کہ اب اسے دیکھ لیں۔ یہ ایسی فلم ہے جس کا اختتام ایسے زوردار جھٹکے سے ہوتا ہے جو دیکھنے والا طویل وقت تک بھول نہیں پاتا۔ ڈائریکٹر ایم نائٹ شیامالن کو اس فلم نے راتوں رات ایک بڑا نام بنا دیا تھا جبکہ اسے 6 آسکر ایوارڈز بشمول بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ یہ فلم ہے دی سکستھ سنس جو 1999 میں ریلیز ہوئی مگر 2 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی اس کا جادو ماند نہیں پڑسکا۔
مس یونیورس میکسیکو اور تھائی لینڈ کے مالکان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری
میکسیکو اور تھائی لینڈ مس یونیورس کے دو اہم شریک مالکان پر دھوکہ دہی، منشیات، ہتھیاروں اور ایندھن کی اسمگلنگ کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی معروف میڈیا شخصیت اور مس یونیورس کی شریک مالک اینی جاکاپونگ ( Anne Jakapong Jakrajutatip) پر الزام ہے کہ ان کی کمپنی جے کے این گلوبل گروپ نے ایک سرمایہ کار کو گمراہ کر کے کمپنی بانڈز فروخت کیے۔
مفتی عبدالقوی کا ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے حیران کن دعویٰٰ
مفتی عبدالقوی نے ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وُڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی صورتحال بن رہی ہے۔ ٹک ٹاکر ایمان پر تشدد اور بال کاٹنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی، اہم انکشافات انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے نکاح کا پیغامِ آجائے گا۔ جب میزبان نے پوچھا کہ ایک غیر مسلم خاتون سے شادی ممکن ہے تو مفتی عبدالقوی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کیا اور ان کا نام فاطمہ رکھا گیا۔ مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اسی طرح وہ ایشوریا رائے کو مسلمان کریں گے اور ان کا نام عائشہ رائے رکھیں گے
ہالی وڈ اداکار ایتھن براؤن 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
امریکی گلوکار اور گیت نگار جیکسن براؤن کے بیٹے اور ہالی وڈ اداکار ایتھن براؤن صبح اپنے گھر میں بے ہوش حالت میں پائے گئے اور بعد ازاں ان کے انتقال کی تصدیق ہو گئی۔ ایتھن براؤن 1973 میں جیکسن براؤن اور فلِس میجر کے ہاں پیدا ہوئے تھے، ایتھن کے والد جیکسن براؤن نے فیس بک پر اپنے بیٹے کی موت کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت خاندان کے لیے بہت مشکل ہے۔ ایتھن براؤن نے بچپن ہی میں اپنے والد کے ساتھ 1974 میں رولنگ اسٹون میگزین کے سرورق پر جگہ بنائی تھی، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری کو اپنا کیریئر بنایا۔
گھر آنے والے پلمبر، الیکٹریشن یہاں تک کہ بہنوئی تک سے پردہ کرتی ہوں، ڈاکٹر نبیحہ
ڈاکٹر نبیحہ علی خان، جو شادی، رشتوں اور مردوں سے متعلق اپنے سخت اور تیکھے بیانات کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس بار انہوں نے ایسا انکشاف کیا جس نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔ ڈاکٹر نبیحہ کا کہنا ہے کہ اصل زندگی میں وہ مکمل پردہ کرتی ہیں اور جو انداز کیمروں پر دکھائی دیتا ہے، وہ صرف میڈیا اپیئرنس کے لیے ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دیور، گھر میں آنے والے الیکٹریشن، پلمبر یا کسی بھی غیرمحرم مرد کے سامنے بغیر پردے نہیں جاتیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آن لائن جو روپ لوگ دیکھتے ہیں وہ صرف اسکرین تک محدود ہے، جبکہ گھر میں وہ سختی سے پردہ کرتی ہیں اور عبایا کے بغیر کسی غیرمحرم کے سامنے نہیں آتیں۔
شگفتہ اعجاز کا وزن کم کرنے سے متعلق پہلا بیان سامنے آگیا
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں کمی کے لیے ذیابیطس کی دوا اوزمپک استعمال کرنے کے تاثر کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام بے بنیاد گمان اور غلط اطلاعات پھیلانے سے روکتا ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لوگوں نے میرے بارے میں خود ہی فرضی کہانی بنا کر اسے حقیقت سمجھ لیا۔
اذلان شاہ کی ’دوسری شادی‘ سے متعلق اسٹوری پبلسٹی اسٹنٹ نکلا، صارفین کی سخت تنقید
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اذلان شاہ کی دوسری شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر لگایا جانے والا اسٹیٹس محض پبلسٹی اسٹنٹ نکلا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اذلان شاہ نے انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ میں دوبارہ شادی کر رہا ہوں اور میری اہلیہ نے اس کی اجازت دے دی ہے، اس معاملے میں میرے خاندان کو نہ بیچ میں لایا جائے اور میرے لیے دعا کی جائے۔ اذلان کے اس اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا۔
یوٹیوبر اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کر دیا
معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ کی رضا مندی سے دوسری شادی کا فیصلہ کیا ہے۔ اذلان شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ یہ ایک اہم بات ہے جو میں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ بطور پبلک شخصیت، میرا خیال ہے کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ آپ یہ خبر کسی اور کے ذریعے نہ سنیں۔ سجل علی
ماہرہ خان کا پنجابی زبان کے حوالے سے دلچسپ بیان وائرل
ہم نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے میں اداکارہ ماہرہ خان نے پنجابی زبان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی ایک بہت خوبصورت اور جذبات سے بھرپور زبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی گانے ہوں یا شاعری، پنجابی کی جگہ کوئی دوسری زبان نہیں لے سکتی، اور پنجابی شاعری کا تو کسی سے مقابلہ ہی نہیں۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ
اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں پراسیکیوشن کے مزید 3 گواہان نے بیانات ریکارڈ کرا دیئے۔ وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پراسیکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔ قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو گاڑی فراہم کرنے والے شوروم کے مالک، ڈرائیور اور پولیس اہلکار نے آج عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا۔ تاہم وکلاء صفائی کی جانب سے گواہان پر جرح نہ ہو سکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ کیس میں اب تک مجموعی طور پر 13 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔
ڈکی بھائی کو جیل سے رہا کر دیا گیا
یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں ڈکی بھائی کے نام سے جانا جاتا ہے، کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے آج ان کی روبکار جاری ہونے کے بعد رہائی عمل میں آئی۔ گزشتہ پیر کو لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپس کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں ڈکی بھائی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔ سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیے تھے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ دینا غیر معمولی بات ہوگی۔
مچھلی، مٹن اور پائے، رنبیر کپور نان ویج کھانے کی ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کی زد میں آگئے
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم ’ رامائن ‘ کیلئے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی چھوڑنے کے دعوے کے بعد ویڈیو سامنے آنے پرتنقید کی زد میں آگئے۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ رنبیر کپور نے نتیش تیواری کی فلم ’رامائن‘ میں رام کا کردار نبھانے کیلئے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی ترک کردی ہے۔ دوسری جانب اس کردار سے ذاتی وابستگی کیلئے رنبیر ان دنوں ساتوک لائف اسٹائل اپنائے ہوئے ہیں جس میں مراقبہ اور صبح سویرے کی جانے والی ورزش بھی شامل ہے۔
ضمانت کے باوجود ڈکی بھائی رہا نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟
معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کو ضمانت ملنے کے باوجود آج رہائی نہ مل سکی۔ ڈکی بھائی کے وکیل کا کہنا تھا کہ روبکار جاری نہ ہونے کے باعث رہائی نہیں ہوئی، امید ہے سعد الرحمان کل رہا ہو جائیں گے۔ عدالت نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے اور غیر قانونی جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر دی ہے۔
سجل علی کی برائیڈل ملبوسات میں دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی برائیڈل ملبوسات کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا۔ معروف اداکارہ سجل علی کی برائیڈل ملبوسات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں زیب تن کیے گئے برائیڈل ملبوسات رنگوں، نفاست اور بھرپور دستکاری کا حسین امتزاج ہیں۔ سجل علی ایک تصویر میں ہلکے شیمپین گولڈ بروکیڈ میں جلوا گر ہیں۔ جس کے کپڑے پر باریک سیکوئن، موتیوں کی کڑھائی اور پھولوں کے نمونے خوبصورتی سے جوڑے گئے ہیں
دھرمیندر کی یاد میں شعلے کی 50 سالہ بائیک نمائش کیلئے پیش، مداح جذباتی
گوا کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں شعلے کے مشہور کردار جے اور ویرُو کی سواری، 1942 کی بی ایس اے ڈبلیو ایم 20 موٹر سائیکل، بھارتی فلمی ستارے دھرمیندر کی یاد میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ شعلے فلم کی یہ بائیک، جو گانے “یہ دوستی” میں نظر آئی تھی، دھرمِندرا کے انتقال کے بعد غیر متوقع طور پر ایک یادگار بن گئی۔
جیا نے پہلے ہی بتادیا تھا دھرمیندر سے زیادہ خوبصورت کوئی انڈسٹری میں نہیں: امیتابھ کی ویڈیو وائرل
گزشتہ روز بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں رخصت ہوگئے تاہم ان کی موت کے بعد ان سے متعلق خبریں، پوسٹ اور ان کے ماضی کے انٹرویوز تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کے’ کون بنے گا کروڑ پتی شو‘ سے لی گئی ایک ویڈیو کا کلپ وائرل ہے جس میں شو میں شریک اداکار عامر خان بگ بی امیتابھ بچن سے سوال کررہے ہیں۔
مچھلی، مٹن اور پائے، رنبیر کپور نان ویج کھانے کی ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کی زد میں آگئے
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فلم ’ رامائن ‘ کیلئے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی چھوڑنے کے دعوے کے بعد ویڈیو سامنے آنے پرتنقید کی زد میں آگئے۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ رنبیر کپور نے نتیش تیواری کی فلم ’رامائن‘ میں رام کا کردار نبھانے کیلئے نان ویجیٹیرین کھانے اور شراب نوشی ترک کردی ہے۔ دوسری جانب اس کردار سے ذاتی وابستگی کیلئے رنبیر ان دنوں ساتوک لائف اسٹائل اپنائے ہوئے ہیں جس میں مراقبہ اور صبح سویرے کی جانے والی ورزش بھی شامل ہے
عدالت نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی
سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے اور غیر قانونی جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر دی ہے۔ ڈکی بھائی کے کیس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر کے روز ہوئی، جس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کی، سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی اور انہیں مچلکوں کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
نادیہ خان کی ٹرولنگ کے بعد شوبز شخصیات کی طلحہ انجم کی حمایت
مشہور ریپر طلحہ انجم کے خلاف نادیہ خان کے حالیہ انٹرویو کے بعد شوبز کی کئی شخصیات نے انجم کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ انٹرویو میں نادیہ خان نے طلحہ انجم سے سخت لہجے میں سوالات کیے، جسے کئی حلقوں نے جارحانہ قرار دیا۔ ابتدا میں انجم نے جرأت مندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ دوبارہ بھی ایسا کریں گے اور فن میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں۔ بعد ازاں، انہوں نے یہ پوسٹ حذف کر دی اور ٹی وی پر نادیہ خان کے جارحانہ انداز میں معافی دینے پر مجبور ہوئے، جو جمعرات کو ایک نجی ٹی وی پروگرام میں پیش آئیں۔
حرا مانی کی بولڈ تصاویر، سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل سامنے آ گیا
پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو حیران اور خوش کر دیا، ان کے نئے انداز نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ انسٹاگرام پر حرا نے متعدد تصاویر کا مجموعہ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنی متوازن اور فٹ جسمانی ساخت کو نمایاں طور پر پیش کیا۔
شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیا تو وہ خوش ہونے کے بجائے پریشان ہوگئے: منزہ عارف
کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران منزہ عارف نے اپنی اداکاری کے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں شوبز میں آنے سے قبل لاہور میں بطور ماہر تعلیم کام کرتی تھی اور اسی دوران میں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا، اب کراچی میں اپنے پروجیکٹس کے باعث طویل عرصے سے رہائش پذیر ہوں۔
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو دھرمیندر نے ممبئی میں اپنے گھر پر آخری سانسیں لیں، ان کی رہائش گاہ کے باہر متعدد بالی وڈ اداکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفید لباس میں آتے دیکھا گیا۔ کچھ روز قبل دھرمیندر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں بھی کئی روز تک داخل رہے۔ معروف فلم ساز کرن جوہر نے بھی انسٹاگرام پر دھرمیندر کی موت کی تصدیق کی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
دبئی میں جذباتی لمحہ، فواد خان کی کہانی نے ماہرہ کو رلا دیا
معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان دبئی میں جذباتی ہو گئیں جب ان کے ہم اسکرین ساتھی فواد خان نے میڈیا کے سامنے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔ میڈیا انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ میں نے بہت پیار اور کامیابیاں دیکھی ہیں، مگر شاید میں انہیں ظاہر کرنے میں ناکام رہا، حالیہ برسوں میں چند ایسے اُتار چڑھاؤ آئے جن کا کوئی راز نہیں۔
معروف پاکستانی اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی ازدواجی زندگی، مالی صورتحال اور اثاثوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی، جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے جائیداد اور آمدن کے حوالے سے کھل کر معلومات شیئر کیں۔ اقرار الحسن اپنی شخصیت، پروگراموں اور ذاتی زندگی کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں، خصوصاً ان کی تین شادیوں کا ذکر سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارمز پر بارہا سامنے آتا رہا ہے۔ ماضی میں وہ اپنی مالی حالت کو متوسط طبقے کا قرار دیتے رہے، تاہم اس بار انہوں نے اعتراف کیا کہ اللہ نے انہیں خاصا نوازا ہے۔ اقرار کے بقول اللہ نے انہیں وہ سب کچھ دیا ہے جس کا انسان خواب دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے ڈیفنس فیز 8 میں ان کا دو کنال کا گھر تقریباً مکمل ہے اور صرف فِنشنگ کا کام باقی ہے۔ کراچی میں وہ کرائے کے گھر میں رہتے رہے، مگر وہاں ان کے پاس ایک کنال کا پلاٹ بھی موجود ہے جو انہوں نے سرمایہ کاری کے طور پر خریدا تھا۔
دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ ہونے اور پائلٹ کے جاں بحق ہونے پر بالی ووڈ کے متعدد معروف فنکاروں نے حکومت پر شدید تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ اس قسم کے حادثات کی تحقیقات شفاف اور بروقت کی جائیں۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ کے اہل خانہ کے حق میں مکمل معلومات فراہم کی جائیں اور ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنایا جائے۔
اقرار الحسن کی تنخواہ گھر اور گاڑیاں کتنی ہیں؟ معروف اینکر نے خود بتا دیا
معروف پاکستانی اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی ازدواجی زندگی، مالی صورتحال اور اثاثوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی، جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے جائیداد اور آمدن کے حوالے سے کھل کر معلومات شیئر کیں۔ اقرار الحسن اپنی شخصیت، پروگراموں اور ذاتی زندگی کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں، خصوصاً ان کی تین شادیوں کا ذکر سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارمز پر بارہا سامنے آتا رہا ہے۔ ماضی میں وہ اپنی مالی حالت کو متوسط طبقے کا قرار دیتے رہے، تاہم اس بار انہوں نے اعتراف کیا کہ اللہ نے انہیں خاصا نوازا ہے۔ اقرار کے بقول اللہ نے انہیں وہ سب کچھ دیا ہے جس کا انسان خواب دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے ڈیفنس فیز 8 میں ان کا دو کنال کا گھر تقریباً مکمل ہے اور صرف فِنشنگ کا کام باقی ہے۔ کراچی میں وہ کرائے کے گھر میں رہتے رہے، مگر وہاں ان کے پاس ایک کنال کا پلاٹ بھی موجود ہے جو انہوں نے سرمایہ کاری کے طور پر خریدا تھا۔
بھارتی اداکار رونیت رائے نے اچانک سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی
بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار رونیت رائے نے مداحوں کو حیران کرتے ہوئے سوشل میڈیا سے وقتی طور پر دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 60 سالہ اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ دنیا کی تیز رفتار نے ہر کسی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، ایسے میں کبھی کبھی بڑے فنکاروں کو بھی پیچھے ہٹ کر سانس لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ رونیت رائے نے کہا کہ وہ کچھ عرصہ سوشل میڈیا سے الگ رہ کر خود پر توجہ دینا چاہتے ہیں، ذہنی توازن برقرار رکھنا اور خاموشی میں وقت گزارنا اُن کی اولین ترجیح ہے۔
سنیل منج کا نام کس بالی وڈ اداکار سے متاثر ہوکر رکھا گیا؟
پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیت سنیل منج نے اپنے منفرد نام سے متعلق بتایا ہے کہ ان کا نام بالی وڈ کی ایک معروف شخصیت کے نام پر رکھا گیا ہے۔ سنیل منج جیو پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پرگفتگو کی۔ اپنے منفرد نام کے حوالے سے پوچھےگئے سوال پر سنیل منج نے بتایا کہ سنیل ہندی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے سندر اور سشیل۔
بھارت کے معروف گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
بھارت کے معروف پنجابی گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق جمعہ کی شام پنجاب کے ضلع مانسا میں مشہور پنجابی گلوکار ہرمن سدھو کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہرمن سدھو اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ مانسا، پٹیالہ روڈ پر ایک پیلس کے قریب ان کی کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کی عمر 37 سال تھی۔
4 سال کے بچوں کو اسکول میں بیوقوف ڈالتے ہیں: اسد صدیقی
پاکستانی اداکار اور ماڈل اسد صدیقی نے حال ہی میں والدین اور اسکولز کے بچوں کو چھوٹی عمر میں داخلہ دینے کے رجحان پر تنقید کی ہے۔ اسد صدیقی نے ایک شو میں کہا کہ میری بیٹی صرف 1.5 سال کی ہے اور اتنی چھوٹی عمر میں اسکول بھیجنا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1.5 سال کی عمر میں بچوں کو اسکول میں داخل کروانا صرف حماقت ہے، چار یا پانچ سال کی عمر بھی مناسب نہیں، اسکول سسٹمز زیادہ تر پیسہ کمانے کے لیے ہیں اور بچوں میں طبقاتی شعور پیدا کرتے ہیں، والدین ہی بہتر اساتذہ ہیں، اسکول مددگار ثابت ہو سکتے ہیں مگر صرف ایک مخصوص عمر کے بعد۔
بچے کی طرح خواہش رکھتا ہوں، کوئی پوچھے تو کہتا ہوں 250 سال زندہ رہوں گا، شاہ رخ خان
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہےکہ وہ بچے کی طرح خواہش رکھتے ہیں اور کوئی پوچھے تو کہتے ہیں 250 سال زندہ رہوں گا۔ بھارتی میڈیا پر شاہ رخ خان کی ریڈٹ سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرتی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ہدایتکار اور کوریوگرافر فرح خان شاہ رخ خان کو بتارہی ہیں کہ ان دنوں آپ کاایک پرانا انٹرویو کلپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے آپ سے پوچھا تھا کہ آپ کا اسٹارڈم کبھی تو ختم ہوگا؟ اس پر شاہ رخ نے کہا تھا کہ وہ اگلے 100 سال تک کیلئے اسٹار رہیں گے۔
اولڈ ایج ہوم گئی تو وہاں خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی، پروین اکبر
پاکستان کی سینئر اداکارہ پروین اکبرنے کہا ہےکہ کچھ عرصہ قبل وہ اولڈ ایج ہوم گئی تو وہاں کی خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں۔ حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کے حالات بتائے۔ پروین اکبر نے کہا کہ جب میں وہاں سے آئی تو کئی دن تک میرے ذہن میں وہ عورتیں چھائی رہیں، وہ خواتین اپنی اولادوں کی منتظر تھیں، اولڈ ایج ہوم سے آکر دو تین دن غمزدہ رہی۔
شاہزیب خانزادہ کیلئے اعزاز، کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے صحافتی خدمات پر سرٹیفکیٹ سے نوازدیا
پاکستانی نژادکینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ سے ٹورنٹو میں خصوصی ملاقات کی۔ دوران ملاقات اقرا خالد نے جیو ٹیلی وژن کی مقبول ڈرامہ سیریز ’کیس نمبر 9‘ کے ذریعے خواتین کے حقوق کو اُجاگر کرنے پر اُن کی کاوشوں کو سراہا۔
مس یونیورس پاکستان روما ریاض کی سیاہ رنگت پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب
مس یونیورس پاکستان 2025 روما ریاض نے اپنی سیاہ رنگت پر ہونے والی تنقید پر کہا ہے کہ تبدیلی ہمیشہ مزاحمت کے بغیر نہیں آتی، لیکن ہر قدم اگلی لڑکی کے لیے نئے دروازے کھولتا ہے۔ روما ریاض نے انسٹاگرام پر کہا کہ میری رنگت پاکستان کی مٹی جیسی ہے، جس مٹی سے ہماری فیملیز اور قوم نے اپنے گھر بنائے اور اپنی شناخت سنبھالی۔ رومہ ریاض نے کہا کہ میں صرف اپنی نمائندگی نہیں کر رہی بلکہ ایک نئی نسل کی آواز ہوں، جو سماجی اور ثقافتی رکاوٹوں کو توڑ کر خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی ہے، میں خواتین کے تعلیمی اور سماجی مواقع کو فروغ دینا چاہتی ہوں۔
میرا دل یہ پکارے سے مشہور لڑکی کی عمر اور میٹرک میں فیل ہونے کی حیرت انگیز کہانی
میرا دل یہ پکارے گانے پر ڈانس کرنے سے وائرل ہونے والی عائشہ اظہر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ میٹرک میں تین بار فیل ہو چکی ہیں، چوتھی مرتبہ امتحان دینے پر وہ پاس ہوئیں۔ عائشہ اظہر وہ نوجوان سوشل میڈیا اسٹار ہیں جو نومبر 2022 میں ایک شادی میں ڈانس کی وجہ سے اچانک شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ ’دل یہ پکارے آجا‘ پر اُن کی پرفارمنس نے انہیں راتوں رات وائرل کر دیا اور اسی ویڈیو نے انہیں ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر پہچان دلائی۔ اب وہ ماڈلنگ میں کیریئر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اسکول کے دنوں کو یاد کیا اور بتایا کہ وہ پڑھائی میں مسلسل مشکلات کا شکار رہیں۔ ان کے مطابق ان میں پڑھائی کی صلاحیت کم تھی، اسی وجہ سے تین بار ناکام ہوئیں لیکن دوستوں کے اصرار پر امتحان دیتی رہیں اور بالآخر میٹرک مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
Facebook Twitter انٹرٹینمنٹتضحیک آمیز رویےکے باوجود میکسیکن حسینہ نے مس یونیورس کا تاج اپنے سر سجالیا
مس یونیورس کے فائنل میں میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش نے تنازعات کے باوجود مس یونیورس 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس 2025 کے مقابلے میں 120 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا تھا، مقابلے کے دوران میکسیکو کی فاطمہ بوش نے تمام تنازعات اور دباؤ کے باوجود شاندار پرفارمنس سے ناصرف ججز بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کو بھی متاثر کیا۔ فائنل کے نتائج میں تھائی لینڈ کی امیدوار رنر اپ قرار پائیں جبکہ وینزویلا اور فلپائن کی حسینائیں بھی ٹاپ فائیو میں شامل رہیں، مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی 25 سالہ روما ریاض نے کی جبکہ فلسطین کی پہلی حسینہ نادین ایوب بھی مِس یونیورس میں جلوہ گر ہوئیں۔
’35 دن تک اغوا رہا، روشنی نہیں دیکھی‘، حسن احمد نے اپنے اغوا کی کہانی بتادی
پاکستانی اداکار و ماڈل حسن احمد نے اپنی اغوا کی کہانی بتادی۔ حسن احمد حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے کیرئیر اور ذاتی زندگی سمیت ان کے اغوا واقعے کا بھی سوال کیا۔ حسن احمد نے بتایا کہ ’میں ایک رات شوٹ سے فارغ ہونے کے بعد گھر کیلئے نکلا تھا کہ راستے میں اے ٹی ایم کیلئے رکا، اسی دوران 5 سے 6 افراد زبردستی مجھے میری ہی گاڑی میں بٹھا کر ڈیفنس کے کسی خالی پلاٹ میں لے گئے، ان افراد نے وہاں میری گاڑی پارک کرکے میرے سامان سمیت مجھے اپنی گاڑی میں منتقل کیا، مجھے گاڑی کی زمین پر ( نیچے) لٹاکر مجھ پر کپڑا ڈال دیا اور یہ تمام افراد خود مجھ پر پاؤں رکھ کر بیٹھ گئے
دو آسکر ایوارڈ جیتنے والا اداکار کیون اسپیسی بےگھر، حیران کن انکشافات
ہالی ووڈ کے معروف اداکار کیون اسپیسی نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ان کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں ہے۔ وہ کبھی ہوٹلوں اور کبھی عارضی رہائش گاہوں میں وقت گزار رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہالی ووڈ کے متنازعہ اداکار کیون اسپیسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ان پر لگنے والے ہراسانی کے الزامات اور طویل قانونی جنگ نے انہیں شدید مالی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا کوئی گھر نہیں ہے اور وہ بےگھر ہیں۔ کبھی ہوٹلوں اور کبھی عارضی رہائش گاہوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
رجب بٹ کی شراب نوشی ،والدہ نے وضاحت کردی
بیٹے رجب بٹ (rajab butt)کی شراب نوشی کے الزام پر ان کی والدہ نے وضاحت جاری کردی۔ رجب بٹ کی والد ہ کا کہنا ہے کہ وہ (رجب بٹ)نشے میں نہیں تھابلکہ دوا کے زیر اثر تھا۔ ان کا بیٹا سردیوں میں سانس، گلے اور نزلے کی تکالیف کا شکار رہتا ہے اور وہ ایسی ادویات لیتا ہے جن سے غنودگی آتی ہے۔ سامعہ حجاب اور رجب بٹ کی نازیبا گفتگو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا جب وہ خود رجب کے ساتھ ہوتی ہیں توقدرتی علاج کرتی ہیں مثلاً گرم پانی اور ہربل چائے، مگر وہ بیرونِ ملک ہے، اس لیے دواؤں پر انحصار کرنا پڑا۔
مشی خان والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں پر برس پڑیں
پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے بوڑھے والدین کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے والے بچوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاتعداد اولڈ ایج ہومز ہیں، ہر شہر میں ہیں، یہ ویڈیو ان بچوں کے لیے ہے جنہوں نے اپنے والدین کو وہاں چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اولاد اپنے والدین کو اس امید پر چھوڑ جاتی ہےکہ ہم کچھ دنوں یا مہینوں میں وہاں سے آکر لے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا، ان کی آنکھیں پتھرا جاتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو بچے اپنے والدین کو اولڈ ایج ہوم چھوڑ کر جاتے ہیں، یہ لوگ اپنی خیر منائیں کیونکہ ان لوگوں کے ساتھ اس سے بھی برا ہونے والا ہے
میری چال ڈھال اور آواز لڑکیوں کی طرح تھی، مردوں کی طرح چلنے اور بولنے کیلئے کلاسز لیں: کرن جوہر کا انکشاف
بالی وڈ ہدایتکار اور فلم ساز کرن جوہر نے اپنی نسوانی چال ڈھال اور اس میں تبدیلی کیلئے کی گئی جدوجہد سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔ کرن جوہر حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے میزبان ثانیہ مرزا کے ساتھ سنگل پیرنٹنگ سمیت اپنے زندگی کے مختلف اتار چڑھاؤ پر بات کی۔ دوران شو کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ’1989 میں میری عمر 15 سال تھی، اس عمر میں جب لڑکے اسپورٹس کھیلتے ہیں میں اس کے برعکس نت نئی چیزیں سیکھنے کا شوقین تھا، اسی وجہ سے مختلف کورسز کرتا رہتا تھا، میں نے ان دنوں فرانسیسی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ کوکنگ، فلاور اینڈ فروٹ ارینجمنٹ سمیت امپورٹ ایکسپورٹ کے کورسز کیے‘۔
غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند کی کہانی پر فلم اقوامِ متحدہ میں دکھانے کا اعلان
غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے والی کہانی پر مبنی فلم ”وائس آف ہند رجب” کو اقوامِ متحدہ کے نیویارک دفتر میں خصوصی نمائش کے لیے 4 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فلم ہدایتکارہ کاوثر بن ہانیا نے بنائی ہے، جو غزہ کی پانچ سالہ بچی ہند کی آخری گھڑیوں میں کی گئ حقیقی فون کالز اور زندگی کی سچی عکس بندی کے ذریعے بیان کرتی ہے۔
پاکستان مخالف فلم میں لیاری پر دھاوا، رنویر سنگھ کا بھارت میں ہی مذاق بن گیا
بالی وڈ کی نئی پاکستان مخالف فلم ‘دھریندر’ (Dhurandhar) کا ٹریلر جاری ہوتے ہی شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، سب سے زیادہ تنقید خود بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جارہی ہے۔ ٹریلر میں کراچی کے گنجان آباد علاقے لیاری کو ایک مکمل جنگ زدہ خطہ دکھایا گیا ہے۔ رنویر سنگھ، جو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، کو لیاری میں یوں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے جیسے وہ کسی دشمن علاقے میں قدم رکھ رہے ہوں۔ فلم میں ان کا کردار بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا ایجنٹ ہے، جبکہ ارجن رامپال پاکستانی انٹیلیجنس کے ایک میجر کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ٹریلر میں سیاسی علامتوں کی موجودگی نے بھی بحث چھیڑ دی ہے، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جلسے کے مناظر، سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے پرچم شامل ہیں۔
سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مستقبل سے متعلق ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مستقبل سے متعلق ماہر نجوم نے پیشگوئی سامنے آ گئی۔ ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سال 2026 سلمان خان اور شاہ رخ خان کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں بالکل مختلف رخ لے کر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان آنے والے برسوں میں مزید کامیابیاں لے کر آئیں گے۔ جبکہ سلمان خان کو سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شاہ رخ خان کی روحانی وابستگی اور منظم طرز زندگی نے انہیں مستقل ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
اولڈ ایج ہوم گئی تو وہاں خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی، پروین اکبر
پاکستان کی سینئر اداکارہ پروین اکبرنے کہا ہےکہ کچھ عرصہ قبل وہ اولڈ ایج ہوم گئی تو وہاں کی خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں۔ حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کے حالات بتائے۔ پروین اکبر نے کہا کہ جب میں وہاں سے آئی تو کئی دن تک میرے ذہن میں وہ عورتیں چھائی رہیں، وہ خواتین اپنی اولادوں کی منتظر تھیں، اولڈ ایج ہوم سے آکر دو تین دن غمزدہ رہی۔ اداکارہ نے کہا میں نے وہاں کچھ خواتین ایسی بھی دیکھیں جن کی آنکھیں دروازے پر ہی ٹِکی ہوئی تھیں، وہ اپنی اولاد کی راہ تک رہی تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک خاتون کافی پڑھی لکھی لگ رہی تھیں، میں نے ان سے پوچھا کہ آپ یہاں کیا کررہی ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا یہ آپ میری اولاد سے پوچھیں ، میرے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، بہوؤں کے لیے میں بوجھ بن گئی تھی اور بیٹیوں کے گھر نہیں رہ سکتی تھی۔
بچے کی طرح خواہش رکھتا ہوں، کوئی پوچھے تو کہتا ہوں 250 سال زندہ رہوں گا، شاہ رخ خان
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہےکہ وہ بچے کی طرح خواہش رکھتے ہیں اور کوئی پوچھے تو کہتے ہیں 250 سال زندہ رہوں گا۔ بھارتی میڈیا پر شاہ رخ خان کی ریڈٹ سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کرتی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں ہدایتکار اور کوریوگرافر فرح خان شاہ رخ خان کو بتارہی ہیں کہ ان دنوں آپ کاایک پرانا انٹرویو کلپ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے آپ سے پوچھا تھا کہ آپ کا اسٹارڈم کبھی تو ختم ہوگا؟ اس پر شاہ رخ نے کہا تھا کہ وہ اگلے 100 سال تک کیلئے اسٹار رہیں گے۔
شاہ رخ، عالیہ بھٹ اور ایلون مسک ڈیپ فیک کے مسلسل نشانے پر
سائبر سکیورٹی فرم میکافی (McAfee) کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں بہت سی مشہور شخصیات ڈیپ فیک فراڈ کے نشانہ بن رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، لیونل میسی اور ایلون مسک جیسے بہت سے مشہور شخصیات شامل ہیں، جس میں ان کی جعلی ویڈیوز اور آوازیں استعمال کر کے صارفین کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ سشمیتا سین نے دل کی سرجری کے دوران انستھیزیا کیوں نہیں لیا؟ اداکارہ نے بتادیا رپورٹ کے اہم نکات: ۔ بھارت میں تقریباً 90 فیصد صارفین نے جعلی یا اے آئی متاثر شدہ سیلیبریٹی اشتہارات دیکھے ہیں۔ ۔ ان فراڈز کا اوسط مالی نقصان ہر متاثرہ شخص کے لیے تقریباً ₹ 34,500 روپے ہے۔ ۔ فراڈیاب بنانے والے صرف چند سیکنڈ کی آواز یا ویڈیو کلپ استعمال کر کے انتہائی قائل کرنے والے ڈیپ فیکس تیار کر سکتے ہیں۔ ۔ یہ جعلی مواد عموماً سیلیبریٹی پروموشنز میں استعمال ہوتا ہے، جیسے جعلی گِو اوے، فیک انوسٹمنٹ اسکیمز یا جعلی پراڈکٹس کی تشہیر۔ ۔ بھارت میں سوشل میڈیا کا وسیع استعمال بھی خطرے کو بڑھاتا ہے: تقریباً 95٪ لوگ واٹس ایپ، 94٪ یوٹیوب اور 84٪ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں۔
سامعہ حجاب اور رجب بٹ کی نازیبا گفتگو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
سامعہ حجاب اور یو ٹیوبر رجب بٹ کے درمیان ہونے والی نازیبا گفتگو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید ردعمل سامنے آ گیا۔ سامعہ حجاب اور رجب بٹ نے ٹک ٹاک پر ایک ساتھ لائیو سیشن کیا جس میں دونوں کے درمیان ہونے والی نازیبا گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ صبا قمر اور عثمان مختار کو بولڈ سین شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا اس کلپ میں رجب بٹ نے سامعہ کے جسم سے متعلق نامناسب تبصرے کئے جس کا جواب سامعہ حجاب نے بھی بغیرشرمائے بے تکلف انداز میں دیا۔ رجب بٹ نے سامعہ کے جسم کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے جسم کی ساخت خوبصورت ہے، جس پر سامعہ نے کہا کہ ان کا پیٹ نکلا ہوا ہے اور وہ اسے کم کرنے کیلئے جم جانا چاہتی ہیں۔ سامعہ کا کہنا تھا کہ وہ ٹائٹ کپڑے پہنتی ہیں اور سب اُن کا پیٹ دیکھ چکے ہیں، سامعہ کے اس جواب پر رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ ان کا پیٹ نہیں بلکہ باقی حصے دیکھتے ہیں۔ یہ کلپ وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا، صارفین نے اس گفتگو کو انتہائی نامناسب، غیر اخلاقی اورسستا مواد قرار دے دیا۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ سب بے شرم لوگ ہیں، وہ لڑکی کے جسم پر اتنا گھٹیا تبصرہ کر رہا ہے۔
بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
بھارتی گلوکار ہیومنے ساگر 36 سال کی عمر میں متعدد اعضا فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں اے آئی آئی ایم ایس بھونیشور منتقل کیا گیا، جہاں وہ مسلسل ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے لیکن صحت میں کوئی بہتری نہ آسکی۔ ڈاکٹر سری کانت بہیرا نے بتایا کہ ہیومنے ساگر کو 14 نومبر کو نمونیا اور دائمی جگر فیل ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ہر ممکن طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ دورانِ علاج چل بسے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی ریاست کے وزیراعلیٰ، مختلف سیاسی رہنماؤں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ شدید بحران کا شکار؛ بھارتی سینما کو کن نئے چیلنجز کا سامنا ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رجحان نے نہ صرف عوامی اعتماد کو متاثر کیا ہے بلکہ سینما ٹکٹوں کی فروخت بھی بری طرح دباؤ میں آگئی ہے۔ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے فلمی کاروبار کو تبدیل کیا، مگر انڈسٹری کے سینئرز کے مطابق بالی وڈ کی مشکلات بڑی حد تک خود ساختہ بھی ہیں جن میں فلم کو ریلیز سے پہلے ہی ’’ہٹ‘‘ قرار دینے کی روش بھی شامل ہے۔ پروڈیوسر سنیل وادھوا نے اے ایف پی کو بتایا کہ اگر اسٹوڈیوز یا پروڈیوسرز مخصوص ناقدین اور انفلوئنسرز کو شامل نہ کریں تو وہ اچھی فلم کے بھی منفی ریویوز دے دیتے ہیں، اور اگر فلم اچھی نہ ہو تب بھی ادائیگی کے عوض تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں۔ تجزیہ کار راج بنسل کے مطابق عوام اب فلمی ستاروں کے ریویوز پر بھروسہ نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی جانب سے چار اسٹار دینے ہی کو شائقین شک کی نظر سے دیکھتے ہیں، جس کے باعث اوپننگ شوز میں ٹکٹوں کی فروخت نمایاں کمی کا شکار ہوتی ہے۔ اندرونی حلقوں کا الزام ہے کہ متعدد انفلوئنسرز کے باقاعدہ ’’ریٹ کارڈ‘‘ موجود ہیں جبکہ پروڈیوسرز پر الزام ہے کہ وہ ابتدائی دنوں کی کمائی بڑھانے کے لیے بڑی تعداد میں ٹکٹیں خود خرید لیتے ہیں۔ جئے پور کے ایک سینما مالک سدھیر کاسلیوال نے بتایا کہ بظاہر آن لائن بکنگ سینکڑوں میں ہوتی ہے مگر ہال میں آدھی سے بھی کم نشستیں بھرتی ہیں، جس سے عوام کو غلط تاثر ملتا ہے۔
توقع کے مطابق کام نہ ہونے کو ناکامی نہیں کہہ سکتے: منیب نواز
پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر منیب نواز نےکہا ہےکہ اگر کوئی کام آپ کی توقع کے عین مطابق نہ ہو تو اسے آپ ناکامی نہیں کہہ سکتے۔ فیشن ڈیزائنر منیب نواز حال ہی میں جیو پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ زندگی میں ناکامی کا سامنا کرنے سے متعلق سوال پر منیب نواز نے کہا کہ’ اگر کوئی کام آپ کی توقع کے عین مطابق نہ ہو تو اسے ناکامی نہیں کہا جاسکتا، اگر کوئی شخص کسی ناکامی کے بعد اپنی بہتری کیلئے کیلئے کام نہیں کرتا تو یہ اس کی ذمہ داری ہے، اسے ناکامی نہیں کہہ سکتے، کسی فلم کی بھی مثال لیں تو ہر فلم میں ہیرو کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن آخر میں جیت اسی کی ہوتی ہے لہٰذا اپنی فلم کے ہیرو خود بنیں اور محنت جاری رکھیں‘۔
ٹام کروز کو 45 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا اعزازی آسکر ایوارڈ مل گیا
ہالی وڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کو 45 سالہ فلمی کیریئر میں بالآخر پہلا آسکر ایوارڈ مل گیا۔ ٹام کروز کو کسی فلم میں بہترین اداکاری پر آسکر نہیں ملا بلکہ ہالی وڈ سپر اسٹار کو اعزازی طور پر آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی طرف سے ہر سال سنیما لیجنڈز کو ان کے کیریئر اور فلم انڈسٹری میں شراکت کے لیے اعزازی آسکر دیا جاتا ہے۔ اتوار کو لاس اینجلس میں منعقدہ Annual Governors Awards کی تقریب میں ٹام کروز کو یہ اعزازی آسکر دیا گیا اور انہیں ایک منٹ کی اسٹینڈنگ اویشن بھی ملی۔ 63 سالہ ٹام کروز اپنے 45 سالہ شاندار فلمی کیریئر میں 4 بار آسکر کے لیے نامزد ہوئے لیکن کبھی اسے حاصل نہ کرسکے۔ تاہم پہلی بار آسکر ٹرافی اٹھاکر ٹام کروز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں بنانا وہ نہیں ہے جو میں کرتا ہوں، یہ وہ ہے جو میں ہوں۔ انہوں نے اپنے 45 سالہ فلمی کیریئر میں ساتھ کام کرنے والے اداکاروں، ہدایتکاروں اور ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اعزازی آسکر حاصل کرنے والوں میں ٹام کروز کے علاوہ کوریوگرافر ڈیبی ایلن، ویژنری پروڈکشن ڈیزائنر وین تھامس اور گلوکارہ ڈولی پارٹن بھی شامل ہیں۔
سشمیتا سین نے دل کی سرجری سے قبل اینستھیزیا کیوں نہیں لیا تھا؟
سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کو 2023 میں دل کا دورا پڑا تھا اور اس حوالے سے اداکارہ نے حال ہی میں ایک انکشاف کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے دل کے آپریشن سے قبل بے ہوشی کا انجیکشن لینے سے منع کردیا تھا کیونکہ اس خیال نے انہیں شدید خوف میں مبتلا کردیا تھا کہ وہ اسٹنٹ ڈالنے کے عمل سے بالکل لاعلم ہیں۔ سشمیتا سین نے کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی مجھے سیڈیٹ کیا جائے، میں جاگتے ہوئے سب کچھ دیکھنا چاہتی تھی، مجھے دیکھنا تھا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب دیکھنا خوفناک تھا لیکن یہ سب نہ دیکھنا اس سے بھی زیادہ ڈراؤنا تھا، سرجری کے وقت میں نے ڈاکٹرز کو یہ بھی کہا کہ یہ پروسیجر جلدی کریں تاکہ میں اپنے کام پر واپس جاسکوں۔ واضح رہے کہ سشمیتا کی 95 فیصد شریانیں بند تھیں جس کی وجہ سے ان میں فوری اسٹنٹ ڈالنے کی ضرورت تھی۔
فواد اور ماہرہ کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؛ تاریخ سامنے آگئی
پاکستانی فلم نیلوفر کے مرکزی اداکاروں اور پروڈیوسر فواد خان نے کراچی کے فرئیر ہال میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ یہ فلم 28 نومبر کو پاکستان سمیت بیرونِ ملک سینما میں ریلیز ہو گی۔ فواد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس فلم پر پانچ سال سخت محنت کی گئی ہے، اور پہلی بار بطور پروڈیوسر اس اسکرپٹ کو پڑھ کر قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ریپر طلحہ انجم بھارتی پرچم لہرانے پر تنازعے کا شکار
پاکستانی ریپر طلحہ انجم نیپال کے ایک کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے کے بعد شدید تنازعے کا شکار ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے دوران طلحہ انجم کے ساتھ ریپر طلحہ یونس بھی اسٹیج پر موجود تھے جنہوں نے نیپالی پرچم بلند کر کے مقامی سامعین کا شکریہ ادا کیا۔ طلحہ انجم نے اپنے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف دوستی اور خیر سگالی کا پیغام تھا اور ان کا مقصد موسیقی کو سرحدوں، قومیت یا سیاست سے بالاتر دکھانا تھا۔
بھارتی اداکارہ میرا وسودیون نے تیسری طلاق کا اعلان کردیا
جنوبی بھارت کی معروف ملیالم فلموں کی اداکارہ میرا وسودیون نے اپنی تیسری طلاق کا باضابطہ طور پراعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ اس سال اگست 2025 سے سنگل زندگی گزار رہی ہیں اور اپنی زندگی کے ’’سب سے پرسکون اور شاندار مرحلے‘‘ سے گزر رہی ہیں۔ میرا وسودیون نے اپنے تیسرے شوہر، فلم کیمرہ مین وپن پوتھینکم سے اپریل 2024 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات ایک ملیالم سیریز کے سیٹ پرہوئی تھی جو بعدازاں دوستی اور رشتے میں بدل گئی۔
ٹام کروز کو شاندار فلمی کیریئر پراعزازی آسکر ایوارڈ سے نواز دیا گیا
ہالی ووڈ کے معروف سپر اسٹار ٹام کروز کو بالآخر ان کے طویل کیریئر پر پہلا اعزازی آسکر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 63 سالہ اداکار ٹام کروز نے یہ اعزازی آسکر ہالی ووڈ میں سالانہ گورنرز ایوارڈز کی تقریب میں وصول کیا، جہاں دیگر معروف شخصیات جیسے ڈولی پارٹن، ڈیبی ایلن اور پروڈکشن ڈیزائنر وِن تھامس کو بھی سراہا گیا۔ تقریب میں ٹام کروز نے جذباتی انداز میں کہا کہ فلمیں بنانا وہ نہیں جو میں کرتا ہوں، یہ وہ ہے جو میں ہوں۔
ایمی ایوارڈ یافتہ دی سمپسنز کے رائٹر چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
ایمی ایوارڈ یافتہ معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اور اسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل انتھونی مک گراتھ المعروف ڈین مک گراتھ فالج کے باعث چل بسے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ڈین مک امریکی ٹی وی اور مزاحیہ تحریر کی دنیا میں ایک معتبر اور بااثر نام تھے، انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم حاصل کی تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔
تہجد کی نماز پڑھتا ہوں، میرے لیے وہی می ٹائم ہے، منیب نواز
پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر منیب نواز کا کہنا ہے کہ ان کا تہجد کی نماز کا وقت ہی ان کیلئے می ٹائم ہے۔ فیشن ڈیزائنر منیب نواز حال ہی میں جیو پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منیب نواز نے کہا کہ ’کم عمری میں میرے پاس فیشن ڈیزائنر بننے کا کوئی راستہ موجود نہیں تھا لیکن میں نے سوچ رکھا تھا کہ مجھے ڈیزائنر بننا ہے اور مجھے یقین تھا کہ یہ ہوجائے گا، ہمارے خاندان میں دور دراز تک فیشن ڈیزائننگ سے کسی کا تعلق نہیں تھا، اس وقت میں پاکستان میں بھی چند ایک ہی ڈیزائنر تھے لیکن یہ سب ایک تخلیقی عمل تھا اور پھر اللہ کا شکر ہے کہ میں ڈیزائنر بن گیا‘۔
سارا چوہدری کا حجاب کرنے سے پہلے کے ڈرامے ہٹوانے پر بیان سامنے آگیا
سابقہ اداکارہ سارا چوہدری نے اپنی ذاتی خواہش کے مطابق اپنے حجاب اپنانے سے پہلے کے دو ڈرامے آن لائن نجی انٹرٹینمنٹ چینل سے ہٹانے پر چینل کا شکریہ ادا کیا ہے. سارا چوہدری نے کہا کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ میری درخواست پر میرے ہجاب سے پہلے کے دو ڈرامے ہٹائے گئے، یہ میرے ذاتی انتخاب کا احترام ہے اور میرے نئے سفر کے لیے معاونت کا ثبوت ہے۔
لابوبو ڈول اب بڑے پردے پر فلم بنانے کا آغاز، کب ریلیز کی جائے گی؟ جانیئے
سونی پیکچرز نے مقبول کھلونا لابوبو ڈول پر مبنی فلم بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، یہ فلم بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے دلچسپ اور تفریحی مناظر پیش کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق لابوبو وہ کردار ہے جو ہانگ کانگ کے مصور کیسنگ لونگ نے 2015 تخلیق کیا اور اسے چینی کمپنی پاپ مارٹ نے مارکیٹ کیا، یہ کھلونا خاص طور پر بلائنڈ باکس فارمیٹ میں فروخت ہوتا ہے، یعنی خریدار کو معلوم نہیں ہوتا کہ کون سا ماڈل ملے گا، اور یہی وجہ ہے کہ اس کی ایک کلکٹر مارکیٹ بن چکی ہے۔
گلوکارہ صنم ماروی ایک فنکشن کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟
معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب نجی تقریبات اور شادیوں میں پرفارمنس کے عوض لاکھوں روپے وصول کرتی ہیں، جس کے بعد ان کا بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے صنم ماروی نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں سخت محنت اور مایوسیوں کا سامنا رہا، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے بڑے میوزک پروگرام پر انہیں 27 ہزار روپے ملے تھے، جو اس وقت ان کیلئے بہت بڑی رقم تھی۔ اسی رقم سے انہوں نے والدہ کیلئے بستر، ٹی وی، واشنگ مشین اور دیگر گھر کا سامان خریدا تھا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو بھی یہی سکھاتی ہیں کہ ناکامی سے گھبرانے کے بجائے مسلسل محنت جاری رکھنی چاہیے، کیونکہ اس کا پھل ضرور ملتا ہے۔
فواد اور ماہرہ کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؛ تاریخ سامنے آگئی
پاکستانی فلم نیلوفر کے مرکزی اداکاروں اور پروڈیوسر فواد خان نے کراچی کے فرئیر ہال میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے کہ یہ فلم 28 نومبر کو پاکستان سمیت بیرونِ ملک سینما میں ریلیز ہو گی۔ فواد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس فلم پر پانچ سال سخت محنت کی گئی ہے، اور پہلی بار بطور پروڈیوسر اس اسکرپٹ کو پڑھ کر قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
والد کی جیب میں کپڑے خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے: سنی دیول کا انکشاف
بالی وڈ اداکار سنی دیول نے والد اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر سے متعلق انکشاف کیا ہےکہ والد کی جیب میں کیرئیر کے آغاز پر کپڑے خریدنے تک کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔ رواں برس ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران سنی دیول نے اپنے والد کی شوبز میں کی گئی جدوجہد پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ میرے والد اور اداکار وہدایتکار منوج کمار کا انڈسٹری میں سفر ایک ساتھ ہی شروع ہوا تھا، دونوں کے درمیان ایک بہت اچھا تعلق تھا، بچپن میں ہم نے دونوں کو ہمیشہ ساتھ ساتھ دیکھا‘۔
سیٹ پر کرشمہ آتی تو روینہ چلی جاتی، عامر کا بلاک بسٹر فلم کی ہیروئنز میں کشیدگی کا انکشاف
بھارتی سنیما میں کامیابی سے 6 دہائیاں مکمل کرنیوالے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ماضی کی بلاک بسٹر فلم ’ انداز اپنا اپنا‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کے دوران عامر نے بتایا کہ ’اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہمارا بہت اچھا وقت گزرا لیکن میں یہاں یہ بتانا چاہوں گا کہ فلم کی شوٹنگ بہت مشکل سے مکمل ہوئی تھی، اس وقت میں واحد اداکار تھا جو سیٹ پر وقت پر پہنچتا تھا، سیٹ پر جب روینہ آتی تو کرشمہ چلی جاتی تھی‘۔
ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار نے بچپن کی تلخ یادیں شیئر کردیں
معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار کا کہنا ہے کہ جو میرے والد نے غلطیاں کیں وہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ نہیں دہراؤں گا۔ حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو میں اپنے بچپن کی تلخ یادوں پر بات چیت کی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے، میرے والد کا رویہ میرے ساتھ بہت زیادہ سخت تھا، ہو سکتا ہے کہ وہ اسے درست سمجھتے ہوں لیکن میرے لیے وہ ٹھیک نہیں تھا۔ اداکار کے مطابق ان کے والد کے رویے نے انہیں بہت متاثر کیا، جس کی بنیاد پر ویسا رویہ اپنی بیٹی کے ساتھ اختیار نہیں کرنا چاہتے
والدین کے جھگڑے بچوں پر کیسے اثر کرتے ہیں، سلمیٰ حسن کا تجربہ
معروف پاکستانی اداکارہ سلمیٰ حسن نے والدین کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی اور جھگڑوں کے بچوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے اپنی ذاتی کہانی شیئر کی۔ سلمیٰ حسن حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بیٹی فاطمہ تقریباً آٹھ ماہ سے ایک سال کی عمر میں تھی جب شوہر کے ساتھ مسائل شروع ہوئے، ہمارے مسائل اتنے شدید تھے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ ایک سال کے بچے کو کیا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
دھرمیندر کی اسپتال سے تشویشناک حالت کی ویڈیو سامنے آگئی
بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کی اسپتال کے ایک اسٹاف ممبر نے خفیہ طور پر آئی سی یو میں روتے اور شدید بیمار حالت میں ریکارڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔ ویڈیو میں دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر پر زیرِ علاج ہیں اور ان کی پہلی بیوی پرکاش کور اپنی جذباتی کیفیت کو روک نہیں پا رہی ہیں، وہ شوہر کی حالت دیکھ کر روتی ہیں اور سنی دیول نے اپنی والدہ کو تسلی دی اور انہیں حوصلہ دیا، جبکہ بوبی دیول بھی والد کی حالت دیکھ کر آنسو بہا رہے تھے۔
ہالی ووڈ کی ناسا کے خلا باز کے ساتھ خلاء میں بننے والی پہلی فلم
ہالی ووڈ خلا میں پہلی فلم بنانے جا رہا ہے، جس میں حقیقی ناسا کے خلا باز بھی شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فلم اپنی نوعیت میں منفرد ہوگی، کیونکہ یہ زمین کی فضا سے تقریباً 60 میل بلندی پر شوٹنگ کی جائے گی، جو اسے نہ صرف ہالی ووڈ کی بلکہ دنیا کی بھی پہلی خلائی فلم بنائے گی۔
یوٹیوب اسٹار مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب میں اپنا پہلا تھیم پارک کھول دیا
یوٹیوب اسٹار مسٹر بَیسٹ (جیمز ڈونلڈسن) نے سعودی عرب میں اپنا پہلا تھیم پارک ’بیسٹ لینڈ‘ افتتاح کر دیا. رپورٹ کے مطابق تھیم پارک ان کی مشہور ویڈیوز اور چیلنجز سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے، افتتاحی موقع پر مسٹر بیسٹ نے اسے اپنی زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک قرار دیا۔
جیسے ہی احساس ہوا تو فون کرکے اظہار محبت کردیا، شاہین خان نے دوسری شادی کا قصہ سنادیا
پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ شاہین خان نے دوسرے شوہر سے اظہارِ محبت کا قصہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انٹرویو کے دوران سینئر اداکارہ نے اپنی پہلی شادی ختم ہونے کا قصہ بھی سنایا اور انکشاف کیا کہ کم عمری میں ہی میری طلاق ہوگئی تھی، بیٹا ابھی ایک سال کا بھی نہیں تھا کہ اس کی تمام ذمہ داری مجھ پر آگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے شوہر سے علیحدگی نہیں چاہتی تھی لیکن میری والدہ مجھے اپنے گھر واپس لے آئی تھیں، اس وقت بیٹا بہت چھوٹا تھا اور میں دل ہی دل میں دعائیں کرتی تھی کہ شاید کوئی مجھے واپس بلالے مگر ایسا کبھی نہیں ہوا۔
21 ویں صدی کی بہترین فلموں میں شامل وہ فلم جسے ایک بار ضرور دیکھنا چاہیے
اس فلم کو ریلیز ہوئے 2 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوچکا ہے مگر اس میں جو کہانی بیان کی گئی ہے وہ اب بھی لوگوں کو مسحور کر دیتی ہے۔ درحقیقت 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ایٹیرنل سن شائن آف اسپاٹ لیس مائنڈ کو 21 ویں صدی کی چند بہترین فلموں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں منفرد انداز سے بتایا گیا تھا کہ ناکامی محبت کا ایک لازمی اور قیمتی حصہ ہوتا ہے۔ ڈائریکٹر مائیکل گونڈری کی اس فلم میں جوڑوں کے درمیان کے تعلق اور انسانی نیند کو انتہائی انوکھے انداز میں پیش کیا گیا۔ جب یہ فلم 2004 میں ریلیز ہوئی تو اس نے لوگوں کو دنگ کر دیا تھا کیونکہ اس کا آغاز فلم کے اختتام سے ہوا اور ایسا اسٹرکچرل لوپ پیدا ہوا جسے مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا۔
’شادی کی ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے‘ ، کاجول کے بیان کے بعد اجےکا بیان وائرل
بالی وڈ سپر اسٹار کاجول کاے شادی سے متعلق دیے گئے بیان پر ان کے شوہر اجے دیوگن کا ردعمل آگیا۔ کاجول نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران محبت کے بدلتے نظریے اور نئے دور کے رشتوں پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ٹوئنکل کھنہ نے کاجول سے پوچھا تھا کہ کیا شادی کی کوئی ایکسپائری اور تجدید کا آپشن ہونا چاہیے؟ اس پر کاجول نے اتفاق کیا جب کہ ٹوئنکل کھنہ، وکی کوشل اور کریتی سینن نے اس بات سے اختلاف کیا۔
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر طنز کیا ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔
بیٹے کو محبت ہوئی تو کہا شادی اپنے بل بوتے پر کرو جس پر اسے سمجھ آگئی: صائمہ قریشی
پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہےکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بہت دوستانہ ماحول میں رہتی ہیں لیکن جب سختی کی ضرورت ہو، تب سختی سے بھی پیش آتی ہوں۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں ان سے ان کے تینوں بیٹوں کی پرورش اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ میزبان نے کہا کہ ہمیں بچوں کو دل ٹوٹنے جیسے مشکل مراحل کے لیے بھی تیار کرنا چاہیے، ہر وقت ان کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے کبھی ان پر بھی چھوڑنا چاہیے کیونکہ اگر ہم ان کے ساتھ نہ ہوں تو وہ اکیلے کیسے رہیں گے، اس کے لیے انہیں تیار رکھنا چاہیے۔ اس پر اداکارہ نے ایک قصہ سنایا کہ ’جب میرا بڑا بیٹا 18، 19 برس کا تھا تو اسے ایک لڑکی سے محبت ہوگئی تھی، میں بھول گئی تھی کہ ابھی بچوں کے ساتھ یہ بھی ہونا ہے، یہ فیز کافی مشکل تھا، میں نے ایک دن اسے بٹھایا اور پوچھا کہ کیا کرنا ہے‘
’انہوں نے میری چیزیں واپس لاکر دیں‘، اداکارہ آمنہ ملک کا گھر میں جنات کی موجودگی کا انکشاف
پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گم ہوئی چیزیں واپس منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ آمنہ ملک حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے میزبان تابش ہاشمی سے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران گفتگو آمنہ ملک نے ایک انوکھا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’ایک مرتبہ میرے اپنے گھر میں ہی پیسے گم گئے تھے، اس سے قبل بھی میری روزانہ کوئی نہ کوئی چیز جیولری یا شرٹ گم رہی تھی، پہلے میرا شک اپنی کام والی ماسی پر گیا لیکن ایسا نہیں تھا‘
کیا شہناز گل اور شبمن گل بہن بھائی ہیں؟ اداکارہ نے وضاحت کردی
ممبئی معروف بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے بھارتی کرکٹر شبمن گل سے رشتے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کی وضاحت کر دی۔ شہناز گل نے واضح کیا کہ ہم دونوں کی فیملی کا ایک ہی خاندانی نام گل ہے، لیکن ہمارا آپس میں کوئی خونی یا خاندانی رشتہ نہیں ہے۔ شہناز گل نے اس معاملے پر ہنستے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے وہ دور کے رشتے دار ہوں جو امرتسر کے ایک ہی علاقے سے ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے شبمن کو بہت اچھا انسان اور قابل کرکٹر بھی قرار دیا۔ یہ افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب مداحوں نے اس بات پر توجہ دی کہ دونوں پنجاب کے شہر امرتسر سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے اپنے شعبے میں بےحد مقبول ہیں۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر سے متعلق غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ، سنی دیول نے بھارتی میڈیا کو غصے میں گالی دے دی، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر شدید علالت کے باعث ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اسی دوران بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ نے دھرمیندر کے خاندان کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔اس افسوسناک صورتحال کے باوجود، فوٹوگرافرز دھرمیندر کی رہائش گاہ اور اسپتال کے باہر مسلسل موجود ہیں اور خاندان کے ہر لمحے کو قید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر بھڑک اٹھے۔ اداکار نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ ’آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے، آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں، ویڈیوز بنا رہے ہو، شرم نہیں آتی؟
ثانیہ کو بہت مشکل وقت میں دیکھا، انہیں پینِک اٹیک بھی ہوئے: فرح خان کا انکشاف
بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فرح خان سے گفتگو کے دوران اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت پر بات کی۔ ثانیہ نے اپنی بہترین دوست اور معروف فلم ساز فرح خان کے ساتھ ’سرونگ اِٹ اپ ود ثانیہ‘ میں بات چیت کی اور طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو کی۔ بیٹے کی اکیلے پرورش میں مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے فرح خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ اب سنگل مدر ہیں، سنگل مدر ہونے سے زیادہ مشکل کام اور کوئی نہیں، ہم سب کے ساتھ ہماری اپنی اپنی زندگی کے سفر ہیں اور ہمیں اس چیز کا انتخاب کرنا ہے کہ بہترین کیا ہے۔
’ثانیہ مرزا طلاق کے بعد بہت ڈر گئیں تھیں، انہیں دورے پڑے‘
بھارتی فلمساز فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا ڈر گئیں تھیں اور انہیں گھبراہٹ کے دورے پڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے فرح خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے زندگی کے مشکل مرحلے میں ثانیہ مرزا کو گھبراہٹ کا شکار ہوتے دیکھا۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب فرح نے اپنی زندگی اور والد کامران خان کی فلم باکس آفس پر ناکام ہونے کے بعد خاندان کو درپیش مالی مشکلات کا تذکرہ کیا۔ فرح نے کہا کہ میں 5 سے 6 سال کی تھی اور اس وقت میں ایک بہت ہی لاڈلی پیار کرنے والی بچی تھی لیکن میں نے برسوں کے دوران مالی مشکلات بھی دیکھیں اور میں انڈسٹری کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتی کیونکہ یہ ہر انڈسٹری میں ہوتا ہے اگر آپ ناکام ہیں تو لوگ آپ کے پاس نہیں آئیں گے۔ اس گفتگو نے اس وقت جذباتی موڑ اختیار کیا جب ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق کے بعد سنگل مدر کے طور پر مشکلات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
دھرمیندر کتنے دولت مند ہیں؟ حیران کُن تفصیلات سامنے آگئیں
بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار دھرمیندر کی مجموعی دولت و اثاثوں کی مالیت کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 89 سالہ بھارتی اداکار دھرمیندر فلمی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ذہین کاروباری شخصیت بھی ہیں جن کی دولت و اثاثوں کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 335 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے۔ بالی وڈ کے سب سے کامیاب اداکاروں میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے بعد 89 سالہ بھارتی اداکار نے کھانے اور مہمان نوازی کے شعبوں میں بھی بہت نام کمایا۔ رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے پہلی بار 2015 میں نئی دہلی میں ’گرم دھرم ڈھابہ‘ کے نام سے ریسٹورینٹ کا کام شروع کیا تھا۔ 2022 میں اداکار نے کرنال ہائی وے پر ’ہی مین‘ کے نام سے ایک اور ریسٹورینٹ کھولا، دھرمیندر اگرچہ ممبئی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں تاہم وہ اکثر شہر کے شور سے دور پرسکون پناہ گاہ لونا والا میں واقع اپنے 100 ایکڑ کے وسیع فارم ہاؤس پر رہنا پسند کرتے ہیں۔ سینئر اداکار کا یہ فارم ہاؤس جدید سہولتوں سے آراستہ ہے جس میں ایک بڑا سوئمنگ پول بھی موجود ہے جہاں وہ اکثر ایکوا تھراپی لیتے ہیں
3 ایڈیٹس کا ’ملی میٹر‘ راہول کمار ’کلو میٹر‘ ہوگیا، ترکش اہلیہ کے ساتھ تصاویر وائرل
بالی ووڈ کی مقبول فلم ’3 ایڈیٹس‘ کا ملی میٹر راہول کمار اب کلو میٹر ہوگیا ہے، ان کی ترکش اہلیہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔ کیا آپ کو عامر خان کی فلم 3 ایڈیٹس کا ملی میٹر یاد ہے؟ راہول کمار نے ذہین نوجوان کا کردار ادا کیا جو انجینئرنگ کالج کیمپس کے ارد گرد رینچو اور اس کے دوستوں کی حفاظت کرتا ہے۔ راجکمار ہیرانی کی بلاک بسٹر میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے کے باوجود انہیں ان کی یادگار کارکردگی کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ لیکن وہ ملی میٹر نہیں ہے جنہیں ہم آج جانتے ہیں کیونکہ وہ اب کلو میٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے زندگی کی محبت سے شادی کی۔ نئی دہلی میں ایک پورٹریٹ فوٹوگرافر نے راہول اور ان کی اہلیہ کو ایک ویڈیو میں دیکھا جو آن لائن وائرل ہوگئی۔
علی طاہر نے والد کے کینسر کی تشخیص کے بارے میں تفصیلات بتا دیں
شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار علی طاہر نے والد کے کینسر کی تشخیص کے بارے میں تفصیلات بتادیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’شیر‘ میں علی طاہر نے دانش تیمور کے ’چاچا‘ کا منفی کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ سینئر اداکار نے پی ٹی وی پر نشر ہونے والے سٹ کام ’ تین بٹا تین‘ سے اپنی پہچان بنائی۔ وہ تجربہ کار اداکار، ماہر تعلیم اور مصنف نعیم طاہر اور معروف ریڈیو شخصیت یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں، انہوں نے وجیہہ طاہر سے شادی کی جو ’تین بٹا تین‘ میں کاسٹ ممبر بھی تھیں۔
ثروت گیلانی نے خواتین کو ’پوسٹ پارٹم ڈپریشن‘ سے خبردار کردیا
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے خواتین کو پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے خبردار کردیا۔ اداکارہ ثروت گیلانی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بریانی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس کے مرکزی کردار میں رمشا خان اور خوشحال خان شامل ہیں۔ حال ہی میں ثروت گیلانی نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور اس دوران پوسٹ پارٹم ڈپریشن سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اسے سنجیدگی سے لیں اس سے پہلے کہ یہ ہاتھ سے نکل جائے۔ انہوں نے تیسرے بچے کی پیدائش کے فوری بعد پوسٹ پارٹم ڈپریشن علامات کا بھی تذکرہ کیا۔
چھوٹی عمر میں طلاق سے گزری، نہیں چاہتی تھی ایسا ہو، شاہین خان
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شاہین خان کا کہنا ہے کہ چھوٹی عمر میں طلاق سے گزری نہیں چاہتی تھی کہ ایسا ہو۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ میں ثانیہ شمشاد اور ایمان خان کی والدہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ شاہین خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں طلاق سے متعلق اظہار خیال کیا۔ اداکارہ جوانی میں ایئر ہوسٹس رہی ہیں اور بعد میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرہوسٹس بنی کیونکہ سفر کرنا چاہتی تھی، اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی تھی لیکن زیادہ تر میں چاہتی تھی کہ اپنا پیسہ ہو کیونکہ بیٹے کی پرورش کرنا چاہتی تھی۔
اچانک بے ہوش ہونیوالے گووندا اسپتال سے ڈسچارج ، طبیعت بگڑنے کی اصل وجہ بھی بتا دی
بالی وڈ سپر اسٹار گووندا جنہیں ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش ہوجانے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اب انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا کی گزشتہ رات ان کے گھر پر اچانک طبیعت بگڑگئی تھی۔ گووندا کے دیرینہ دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘ گزشتہ شب انہیں گووندا کے گھر پر بے ہوش ہوجانے کی اطلاع دی گئی ، طبیعت اچانک بگڑنے پر گووندا کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ان کے چند ٹیسٹ بھی کیے گئے‘ ۔ تاہم اب گووندا کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
نیٹ فلکس نے اپنا تھیم پارک متعارف کروا دیا
امریکی ریاست پنسلوانیا کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک بڑے شاپنگ مال میں نیٹ فلکس نے اپنی مشہور فلموں اور سیریز سے متاثر ایک تھیم پارک ’’نیٹ فلکس ہاؤس‘ قائم کر کے عوام کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تھیم پارک میں نیٹ فلکس کی سب سے پسندیدہ سیریز اور فلموں جیسے بریجٹن، اسٹرینجر تھنگز، ’’اسکوئڈ گیم’’ اور ’’کے پاپ ڈیمون ہَنٹرز’’ سے متاثرہ سرگرمیاں، ڈائننگ زونز، اور انٹرایکٹو تجرباتی حصے موجود ہیں۔
1936 سے 2024 تک: فلسطین پر تین فلمیں آسکر کے لیے نامزد
فلسطین، اردن اور تونس کی تین فلمیں اس سال کے آسکر مقابلے کے لیے نامزد کی گئی ہیں، یہ فلمیں فلسطین کی تاریخ، ثقافت اور انسانی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلی فلم ’’فلسطین 36‘‘ ہے، جسے ہدایتکارہ انیمیری جیسیر نے تخلیق کیا ہے۔ یہ فلم 1936 میں یروشلم کے حالات کو پیش کرتی ہے، جب برطانیہ کے زیرِ انتظام فلسطین میں تنازعات شدت اختیار کر رہے تھے اور یہودی ہجرت کا سلسلہ زور پکڑ رہا تھا
اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری، تصاویر دیکھیں
اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنے دوسرے بچے کے انتظار کی خوشخبری ایک خوبصورت فیملی فوٹو شوٹ کے ذریعے اعلان کی ہے۔ جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت آل وائٹ فیملی فوٹوشوٹ کے ذریعے یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس میں اپنے بیٹے کبیر اور پالتو کتے کے ساتھ سفید لباس میں تصاویر شیئر کیں، جن میں اقرا کا نمایاں بیبی بمپ اور الٹراساؤنڈ تصاویر بھی شامل تھیں
بالی وڈ اسٹار گووندا طبیعت اچانک بگڑ نے پر بے ہوش ہوگئے، اسپتال منتقل
بالی وڈ سپر اسٹار گووندا کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں بے ہوش ہوجانے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا کی گزشتہ رات ان کے گھر پر اچانک طبیعت بگڑگئی جس کے بعد انہیں جوہو کے کریٹیکل کیئر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے شادی کے لہنگے اور زیورات کی قیمت بتا دی، مداح حیران
معروف کلینیکل سائیکالوجسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کے لہنگے اور زیورات کی قیمت بتائی۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ شادی کا لہنگا معروف ڈیزائنر حنا سلمان نے تیار کیا ہے، جس کی قیمت تقریباً 1 کروڑ روپے ہے یہ لہنگا ہاتھ کی نفیس کڑھائی، کرسٹل ورک اور روایتی ڈیزائن کا امتزاج ہے، جو کئی ماہ کی محنت سے تیار ہوا۔
’انہوں نے میری چیزیں واپس لاکر دیں‘، اداکارہ آمنہ ملک کا گھر میں جنات کی موجودگی کا انکشاف
پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گم ہوئی چیزیں واپس منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ آمنہ ملک حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے میزبان تابش ہاشمی سے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران گفتگو آمنہ ملک نے ایک انوکھا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’ایک مرتبہ میرے اپنے گھر میں ہی پیسے گم گئے تھے، اس سے قبل بھی میری روزانہ کوئی نہ کوئی چیز جیولری یا شرٹ گم رہی تھی، پہلے میرا شک اپنی کام والی ماسی پر گیا لیکن ایسا نہیں تھا‘۔
بھارتی میڈیا پر بالی وڈ لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی نے تردید کردی
بھارتی میڈیا پر بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش ہیں تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار کی ٹیم نے 11 نومبر بروز منگل کی صبح ان کی موت کی تصدیق کی، دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور اب وہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھرمیندرا کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔ دھرمیندر کی موت کی تصدیق معروف بھارتی صحافی اور اینکر راجدیپ سردیسائی نے بھی کی، اس کے علاوہ جاوید اختر کی جانب سے بھی دھرمیندر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلیہ ہیما مالنی شدید برہم، بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنادیں
منگل کی صبح بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز، نیوز 18 اور ہندوستان ٹائمز نے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں چلائیں جس کی ان کی بیٹی ایشا دیول نے تردید کی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکار کی ٹیم نے 11 نومبر بروز منگل کی صبح ان کی موت کی تصدیق کی۔ دھرمیندر کو گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے اور اب وہ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ معروف صحافی راجدیپ سردیسائی اور اداکار و مصنف جاوید اختر نے بھی ٹوئٹس میں دھرمیندر کی موت کی تصدیق کی اور دکھ کا اظہار کیا
شردھا کپور کو مداحوں کیلئے “انوکھا سرپرائز” کا اعلان
نئی دہلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے لیے ’انوکھا سرپرائز‘ کا اعلان کیا۔ شردھا کپور نے ڈزنی یونیورس میں شامل ہونے کی تصدیق کر دی۔ وہ فلم زوٹوپیا 2 کے ہندی ڈب ورژن میں مرکزی کردار جوی ہاپس کی آواز دیں گی۔ شردھا کپور کا یہ ڈزنی کی اینیمیٹڈ فیچر میں پہلی وائس ایکٹنگ ہے۔ جو ان کے فیملی انٹرٹینمنٹ میں موجودگی کو مزید وسیع کرے گا۔ اداکارہ مرکزی کردار جوی ہاپس، جو ایک پرعزم اور پر امید خرگوش پولیس آفیسر ہے، کی ہندی آواز فراہم کر رہی ہیں
اپنے ہی پیسے کے لیے بھیک نہیں مانگنی چاہیے، رومیسہ خان کا شوبز انڈسٹری پر شکوہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رومیسہ خان نے فنکاروں کو بروقت معاوضہ نہ ملنے کے مسئلے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فنکار کو اپنے ہی پیسے کے لیے بھیک نہیں مانگنی چاہیے۔ رومیسہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ خود بھی کئی بار ایسے حالات سے گزر چکی ہوں، جب اپنے حق کی رقم مانگنے میں شرمندگی محسوس ہوئی، میرا خیال ہے کہ یہ آپ کا اپنا پیسہ ہے، اور آپ کو اسے لینے کے لیے بار بار درخواست نہیں دینی چاہیے۔
بیٹے کو محبت ہوئی تو کہا شادی اپنے بل بوتے پر کرو جس پر اسے سمجھ آگئی: صائمہ قریشی
پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہےکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بہت دوستانہ ماحول میں رہتی ہیں لیکن جب سختی کی ضرورت ہو، تب سختی سے بھی پیش آتی ہوں۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں ان سے ان کے تینوں بیٹوں کی پرورش اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ میزبان نے کہا کہ ہمیں بچوں کو دل ٹوٹنے جیسے مشکل مراحل کے لیے بھی تیار کرنا چاہیے، ہر وقت ان کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے کبھی ان پر بھی چھوڑنا چاہیے کیونکہ اگر ہم ان کے ساتھ نہ ہوں تو وہ اکیلے کیسے رہیں گے، اس کے لیے انہیں تیار رکھنا چاہیے۔
کینیڈا؛ مادھوری ڈکشٹ کے شو میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح آپے سے باہر، بڑا مطالبہ کردیا
اوٹاوا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے کینیڈا میں ہونے والے شو کو ناظرین کی شدید ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا، جب اداکارہ تین گھنٹے تاخیر سے سٹیج پر پہنچیں، مداحوں نے ایونٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے ٹکٹ کی رقم ریفنڈ کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کا شو 2 نومبر کو ٹورنٹو میں منعقد ہوا، جسے ایک شاندار لائیو کانسرٹ کے طور پر پیش کیا گیا تھا، تاہم تقریباً تین گھنٹے تاخیر کے بعد آغاز ہونے والے اس شو میں مادھوری کی پرفارمنس محدود وقت تک جاری رہی، جس پر حاضرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔
خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ
لاہورمعروف ڈرامہ نویس و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو نامعلوم شخص نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب ایک نامعلوم کالر نے انہیں فون کرکے تاوان کے لیے دھمکیاں دیں۔ کالر نے پیغامات اور بار بار کالز کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
’’میرے ہی شاگرد نے شادی کی پیشکش کی تھی‘‘؛ رومیسہ خان کا انکشاف
کراچی ناداکارہ اور سوشل میڈیا سٹار رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں اپنے ایک سابق شاگرد کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی تھی، جس پر وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رومیسہ خان نے بتایا کہ اداکاری کے میدان میں آنے سے قبل وہ طلبا کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں تاکہ نیا آئی فون خرید سکیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ اُس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور وہ آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھاتی تھیں۔ رومیسہ خان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے انہیں پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اس کےلیے اپنی والدہ کو رشتے کے لیے گھر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
عفت عمر کا انڈسٹری میں کوئی دوست کیوں نہیں؟
کراچی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے اب تک انڈسٹری میں کسی کو دوست نہ بنانے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق عفت عمر تقریباً تین دہائیوں سے انڈسٹری میں ہیں۔ انہوں نے ماڈلنگ اور اداکاری دونوں میں اپنا لوہا منوایا۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اتنے عرصے سے انڈسٹری میں رہنے کے باوجود ان کا کوئی دوست نہیں ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کچھ لوگ ہیں جن کو مینٹورز کہہ سکتی ہوں کیونکہ انہیں میں اپنے سے بہتر سمجھتی ہوں لیکن کام کی جگہ کسی سے دوستی مشکل ہے، اس لیے میرا کوئی دوست نہیں ہے۔
سنیل شیٹی کی بیٹی جس کا فلمی کیریئر ناکام، مگر بزنس نے بنا دیا کروڑوں کی مالکن
بالی ووڈ سپر اسٹار سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیا شیٹی اگرچہ فلموں میں زیادہ کامیابی حاصل نہ کر سکیں، مگر اپنی ذہانت، برانڈ ویلیو اور پرتعیش طرزِ زندگی کے باعث آج کروڑوں روپے کی مالک بن چکی ہیں۔ آتھیا شیٹی نے 2015 میں فلم ہیرو سے فلمیں ڈیبیو کیا جو باکس آفس پر زیادہ نہیں چل سکیں، لیکن اداکارہ نے ہمت نہیں ہاری، انہوں نے وقت کے ساتھ فلموں سے ہٹ کر اپنی پہچان بطور برانڈ فیس اور انٹرپرینیور کے طور پر بنائی۔
اداکار زید خان کی والدہ اداکارہ زرین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ اور اداکار سنجے خان کی اہلیہ زرین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو زرین کترک نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے عمر رسیدگی سے متعلق بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ زرین نے شادی سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں مختصر مگر یادگار کام کیا اور "تیرے گھر کے سامنے" اور "ایک پھول دو مالی" جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انتقال کی خبر سننے کے بعد بالی وڈ شخصیات کی جانب سے افسوس اور تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
بالی وڈ فنکاروں کی ظہران ممدانی کو میئر نیویارک منتخب ہونے پر مبارکباد
بالی وڈ کےفنکاروں کی جانب سے ظہران ممدانی کو نیویارک کے میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز ہنسل مہتا اور زویا اخترنے ظہران ممدانی کومیئر منتخب ہونے پر مبار کباد دی ہے۔ ظہران کی والدہ میرا نائر نے زویا اختر کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف ایک سیاسی کامیابی نہیں بلکہ ایک اخلاقی فتح ہے۔ ظہران کی جیت اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہمدردی، انصاف اور برابری اب بھی معنی رکھتی ہے۔ اداکارہ شبانہ اعظمی نے سوشل میڈیا پر لکھاکہ میں بے حد خوش ہوں، نہ صرف اس لیے کہ ظہران میرا اور محمود کا بیٹا ہے بلکہ اس لیے کہ وہ امید، انصاف اور خودارادیت کی علامت ہے۔
’بدترین شو‘، مادھوری کے کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح سیخ پا، ٹکٹ کی رقم واپس مانگ لی
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے ایک کانسرٹ میں سپراسٹار مادھوری ڈکشٹ کے 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر مداح سیخ پا ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری ڈکشٹ 2 نومبر کو ٹورنٹو کے گریٹ کینیڈین کیسینو ریزورٹ میں ’ دل سے مادھوری ‘نامی ایک کانسرٹ میں شریک ہوئی تھیں۔
فلم کے دوران ڈائریکٹر نے ہراساں کیا اور بیڈ تک آگیا، فرح خان کا کئی سال بعد انکشاف
فرح خان کو بالی وڈ میں چار دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ایک تلخ یاد اب بھی ان کے ذہن میں نقش ہے جب ایک فلم میکر نے انہیں ہراساں کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز سے کوریوگرافر بننے والی فرح نے ٹوئنکل اور کاجول کے کے پروگرام میں کافی موضوعات پر گفتگو کی، اسی شو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک فلم کے دوران ڈائریکٹر نے انہیں جنسی ہراساں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اس ڈائریکٹر کی فلم میں کوریوگرافی کررہی تھی، اسی دوران میں اپنے کمرے میں گئی اور بستر پر بیٹھی تھی، وہ فلم ساز گانے پر گفتگو کرنے میرے کمرے میں آیا اور بالکل پاس بیٹھ گیا۔ فرح خان نے مزید کہا کہ اس نازیبا حرکت پر مجھے فوری طور پر اسے اپنے کمرے سے نکالنا پڑا۔ فرح خان نے دوران انٹرویو میں کہا کہ مجھے ہر حال میں کام کرنا تھا، کیونکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے تھے اور اب میرا یہ ذہن ہے کہ میں اتنے پیسے کماؤں کہ میرے بچوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔ اس منظر کی عینی شاہد ٹوئنکل کھنہ نے واقعے پر مزید کہا کہ وہ فلم ساز فرح کے پیچھے پڑا تھا، فرح کو چاہیے تھے کہ اسے مارتی پیٹتی، میں اس واقعے کی گواہ ہوں، ایسا واقعی ہوا تھا
ظہران ممدانی کی جنید خان اور ارسلان نصیر سے مشابہت؟ دونوں اداکاروں نے ردعمل میں کیا کہا؟
سوشل میڈیا صارفین نے نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کو پاکستانی اداکار جنید خان اور ارسلان نصیر کا ہمشکل قرار دے دیا۔ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی نیو یارک کے میئر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جس کے بعد سے ظہران ممدانی کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہیں ۔ حال ہی میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ظہران ممدانی کی پاکستانی اداکار جنید خان اور ارسلان نصیر میں مشابہت ڈھونڈ نکالی۔
مخصوص ڈرامے بنانے کیلئے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے: محمود اختر کا دعویٰ
پاکستان کے سینئر اداکار محمود اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران محمود اختر نے کہا کہ پہلے کے دور اور اب کے دور میں بہت فرق ہے، تقریباً ہر چیز ہی تبدیل ہوچکی ہے لیکن پہلے کے زمانے کی ایک بات ہے کہ تب ڈرامہ بہت اچھا لکھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ڈائجیسٹ آیا، اس نے بہت خرابیاں پیدا کیں، کہانیوں کا بیڑہ غرق کردیا۔ محمود اختر کا کہنا تھا کہ ایک مسئلہ جسے میں کہوں گا کہ بہت بڑا گھوٹالا ہے، وہ یہ کہ بہت زیادہ پیسہ مغرب کا آرہا ہے، کچھ مخصوص موضوعات پر ڈرامے بنانے کے لیے مغرب فنڈنگ کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا کررہا ہے، اس سے ہماری نسلیں خراب ہورہی ہیں، فنڈز آتے ہیں کہ اس طرح کا موضوعات شروع کیے جائیں اور کسی کے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی، سوچیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کل کو ہمارا معاشرا کس نہج پر ہوگا۔
شادی کے 4 سال بعد کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وکی کوشل نے کچھ دیر قبل اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہماری خوشی کا بنڈل آ گیا ہے، بے پناہ محبت اور تشکر کے ساتھ، ہم اپنے بچے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
جو شوہر اپنی بیویوں کا کچھ زیادہ ہی خیال رکھتے ہیں انکے غیر ازدواجی تعلقات ہوتے ہیں: جویریہ سعود
پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہےکہ میاں بیوی کی جو جوڑی بظاہر بالکل پرفیکٹ نظر آتی ہے ، ان ہی میں مسائل ہوتے ہیں۔ حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران جویریہ سعود نے شوہروں کی بے وفائی پر گفتگو کی۔
حمزہ علی عباسی کا بچپن میں سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بچپن میں ایک سنگین بیماری سے مقابلہ کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں اداکار کے ایک انٹرویو کے مختلف کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جس میں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر تصدیق کی کہ بچپن میں انہیں گردوں کی سنگین بیماری nephritis ہوگئی تھی۔ حمزہ علی عباسی نے بتایا وہ انتہائی عجیب وقت تھا، میری عمر اس وقت 8 یا 12 برس تھی جب میں شدید تکلیف سے گزرا، اس بیماری میں یہ ہوتا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے آپ کے گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
امیتابھ بچن نے 2 اپارٹمنٹس فروخت کرکے کتنا منافع کمایا؟
بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے ممبئی کے گڑگاؤں میں اپنے دو اپارٹمنٹس فروخت کردیے۔ امیتابھ کی اس جائیداد کی رجسٹریشن دستاویزات تک رسائی رکھنے اور بھارتی رئیل اسٹیٹ ڈیٹا تجزیہ کرنے والے ادارے سی آر میٹرکس کے مطابق اداکار کے یہ دونوں اپارٹمنٹس عمارت کی 47 ویں منزل پر ہیں۔ امیتابھ نے یہ 2 لگژری اپارٹمنٹس 12 کروڑ روپے میں فروخت کرکے 47 فیصد منافع حاصل کیا۔ سی آر میٹرکس کے مطابق ان میں سے ہر ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 1820 اسکوائر فٹ ہے۔ امیتابھ بچن نے 2012 میں یہ دونوں اپارٹمنٹس 8.12 کروڑ روپے میں خریدے تھے جو اب انہوں نے 12 کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے پچھلے 13 سالوں میں تقریباً 47 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بچ گیا تھا: سمیع خان
پاکستانی اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ وہ شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بچ گئے تھے۔ سمیع خان حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان تابش ہاشمی نے ان سے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران شو سمیع خان نے بتایا کہ’ماضی میں اداکار معمر رانا ایک فلم ڈائریکٹ کررہے تھے یہ فلم تو مکمل نہیں ہوسکی لیکن اس فلم کے گانے شوٹ کیے گئے تھے، وہ وقت ہمارا بھی نوجوانی کا دور تھا، اس وقت میں بھی باڈی دکھانے کا شوقین تھا، گانے کی شوٹنگ کیلئے میرے جسم پر تیل لگایا گیا جس کے بعد مجھے آگ کے پاس جاکر ہاتھ سے پوز دینا تھا لیکن جب میں وہاں پہنچا تو جسم پر تیل کی وجہ سے آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی کہ فوراً دور ہٹ گیا‘۔
بالی وڈ فنکاروں کی ظہران ممدانی کو میئر نیویارک منتخب ہونے پر مبارکباد
بالی وڈ کےفنکاروں کی جانب سے ظہران ممدانی کو نیویارک کے میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز ہنسل مہتا اور زویا اخترنے ظہران ممدانی کومیئر منتخب ہونے پر مبار کباد دی ہے۔ ظہران کی والدہ میرا نائر نے زویا اختر کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف ایک سیاسی کامیابی نہیں بلکہ ایک اخلاقی فتح ہے۔ ظہران کی جیت اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہمدردی، انصاف اور برابری اب بھی معنی رکھتی ہے۔
شاہ رخ خان پر فلم ’’کنگ‘‘ میں ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی کاپی کرنے کا الزام
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو حال ہی میں اپنی آنے والی فلم “کنگ” کے لیے امریکی اداکار بریڈ پٹ کے مشہور ایف ون لک کی نقل پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق فلم کنگ کا پہلا منظر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا، جس میں وہ چمڑے کی بھوری جیکٹ، نیلی قمیص اور چمکدار دھوپ کے چشمے میں دکھائی دیے، جس کا موازنہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے فوری طور پر بریڈ پٹ کے ایف ون فلمی انداز سے کیا۔
کراچی میں ہونیوالی مخصوص پارٹیوں میں فحاشی اور ہم جنس پرستی عروج پر ہوتی ہے، مشی خان
کراچی میں منعقد ہونے والی ہالووین پارٹیوں کے حوالے سے پاکستانی اداکارہ، اینکر اور سماجی کارکن مشی خان کے انکشافات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سماجی اور اخلاقی معاملات پر کھل کر اظہارِ خیال کرنے والی مشی خان نے حال ہی میں شہر میں منعقد ایک مخصوص ہالووین پارٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس تقریب میں (ایل جی بی ٹی کیو) ہم جنس پرستی میں ملوث افراد اپنے ساتھیوں کے ساتھ شریک ہوئے۔
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا صارفین سے معافی مانگ لی
لاہور: پاکستانی اداکار زاہد احمد نے تنقید کے بعد سوشل میڈیا صارفین سے معافی مانگ لی۔ اداکار زاہد احمد نے اپنے حالیہ بیان پر ہونے والی تنقید کے بعد سوشل میڈیا صارفین سے معافی مانگ لی۔ زاہد احمد نے ویڈیو پیغام کے ذریعے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ کو غلط سمجھا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کا اشارہ ان افراد کی طرف نہیں تھا جو سوشل میڈیا پر مواد بناتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے تخلیق کاروں کی طرف تھا۔ زاہد احمد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جذبات میں آکر سخت الفاظ استعمال کیے۔ جو ان کی غلطی تھی۔ کسی کے جنت یا جہنم جانے کا فیصلہ کرنا صرف خدا کا حق ہے۔ اور کسی انسان کو ایسا حق نہیں ہے۔
تین پاکستانی فنکار آغا خان میوزک ایوارڈ 2025 کے لیے نامزد
عالمی سطح پر روایتی اور ثقافتی موسیقی کو زندہ رکھنے والے تین پاکستانی فنکاروں کو آغا خان میوزک ایوارڈ 2025 کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کو آغا خان میوزک ایوارڈ ان فنکاروں کو دیا جاتا ہے جو اپنی موسیقی کے ذریعے ثقافت اور ورثے کو عالمی سطح پر متعارف کراتے ہیں۔
اکشے کو سیٹ پر 100 انڈے کیوں مارے گئے؟ کوریوگرافر کا حیران کن انکشاف
کوریوگرافر چنی پرکاش نے بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی لگن کی تعریف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار پر پورے سو انڈے پھینکے گئے تھے۔ اکشے کے ساتھ ان گنت گانے کرنے والے کوریوگرافر چنی پرکاش نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اکشے کے اندر اپنے کام کو لے کر جو اخلاقیات ہیں وہ شاید ہی کسی اور اداکار میں دیکھنے کو ملیں۔
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے دلچسپ انداز میں ای چالان سے متعلق سندھ حکومت پر طنز کیا ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے کراچی میں ای چالان کے نفاذ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، عوام کا مطالبہ۔
شاہ رخ کی فلم ’کِنگ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچا دی، ’پُشپا 2‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’کِنگ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچا دی۔ شاہ رخ خان ایک بار پھر اپنی نئی ایکشن فلم کِنگ کے ساتھ باکس آفس پر واپسی کررہے ہیں اور فلم کے ٹیزر نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔ 2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے دن ان کے مداحوں کو اس وقت ایک زبردست تحفہ ملا جب شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم کنگ کا ٹائٹل ٹیزر ریلیز کیا گیا۔ کنگ کے ٹیزر میں شاہ رخ کو نئے انداز میں دیکھ کر فینز خوشی سے جھوم اٹھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر دھوم مچا دی۔صرف 24 گھنٹوں میں 28 ملین ویوز کے ساتھ فلم ‘کِنگ’ نے پُشپا 2 (27.67 ملین ویوز) کو پیچھے چھوڑ دیا
آغا خان میوزک ایوارڈز 2025: استاد نصیرالدین سامی کو ’پیٹرنز ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا
کراچی: آغا خان میوزک ایوارڈز 2025 میں استاد نصیرالدین سامی کو ’پیٹرنز ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔ مطابق استاد نصیرالدین سامی کوخیّال گائیکی کے قدیم صوفی سلسلے کو زندہ رکھنے پر عالمی سطح پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آغا خان میوزک ایوارڈز 2025 میں ’پیٹرنز ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔ آغا خان میوزک ایوارڈز کی تقریب لندن میں 20 سے 23 نومبر تک منعقد ہوگی اور پاکستان کے سامی خاندان اور بھارت کے وارثی برادران کویہ پیٹرنز ایوارڈ 21 نومبر کو دیا جائے گا۔ واضح رہے سامی خاندان کی موسیقی نے پاکستان کی کلاسیکی روایت کو عالمی سطح پر روشناس کرایا۔
صبا قمر کا صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر دو دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا اہم حصہ ہیں، انہوں نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق صبا قمر ان دنوں اپنے دو ڈراموں پامال اور کیس نمبر 9 کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جبکہ ان کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان نے بھی سوشل میڈیا پر خاصی بحث چھیڑ دی تھی، اسی تناظر میں صحافی نعیم حنیف نے صبا قمر کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کیے۔ نعیم حنیف اکثر فنکاروں کے بارے میں پسِ پردہ خبریں دیتے نظر آتے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ صبا قمر 04-2003 میں لاہور میں ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں ہراساں کرنے لگا۔
ممبئی میں ہسپانوی گلوکار کا کنسرٹ، جیب کتروں نے 70 سے زائد موبائل فونز چرالیے
عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی پاپ گلوکار اینریک ایگلیسیاس کے بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے کنسرٹ سے 73 موبائل فون چوری ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اینریک ایگلیسیاس کا کنسرٹ ہوا جس میں 25 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ہسپانوی گلوکار کے کنسرٹ کا کم سے کم ٹکٹ بھی 7 ہزار بھارتی روپے تھا۔ رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے دوران چوروں نے 73 موبائل فون چوری کرلیے جن کی مجموعی مالیت 24 لاکھ بھارتی روپے ہے
بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میجر خالد شہید پارک میں مردہ کوؤں کی مبینہ ویڈیو کو موسیقار بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ بلال مقصود نے کہا چند دنوں سے پارک میں روز دو یا تین مردہ کوّے نظر آرہے تھے، آج تو تقریباً 50 سے 60 مردہ کوّے نظر آئے۔
شاہ رخ خان کی 60 ویں سالگرہ، کنگ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی
بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان 60 سال کے ہوگئے۔ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان آج اپنی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اکشے کمار نے شاہ رخ خان کے ساتھ پرانی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھاکہ ویسے تو 60 کا کہیں سے لگتا نہیں ہے، شکل سے 40 اور عقل سے 120 سال کا ہے میرے دوست سالگرہ مبارک۔
آج بھی ڈرتی ہوں کہ پیسہ ختم نہ ہو جائے، فرح خان کا بچپن کی تلخ یادوں پر جذباتی بیان
بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے اپنے والد کی شراب نوشی، خاندانی مالی مشکلات اور اپنی ذاتی عدم تحفظ کے احساسات پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ڈرتی ہوں کہ پیسہ ختم نہ ہو جائے۔ فرح خان نے اپنی قریبی دوست اور مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد شراب نوشی کے عادی تھے، جس کی وجہ سے خاندان شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا، ایک وقت ایسا بھی آیا جب فلیٹ فروخت کرنا پڑا اور خاندان کو ایک کمرے کے چھوٹے سے مکان میں رہنا پڑا
بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو نسلی تعصب کا سامنا
بالی ووڈ کی چمک دمک اور دلکش دنیا میں تنقید اور ٹرولنگ اکثر سامنے آتی ہے جہاں اس طرح کے واقعات سے بچنا اداکاروں اور فن کاروں کو ممکن نہیں ہوتا اور وہ اسٹار جن کو دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے انہیں ایسے ناموافق حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ بھی آسٹریلیا میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا اور انہوں نے بتایا کہ انہیں پرفارم کرتے ہوئے نسلی تعصب اور دقیانوسی تصورات کا سامنا کرنا پڑا۔
متھیرا نے راکھی کو ’منحوس عورت‘ کیوں کہا؟ ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان متھیرا نے حالیہ ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے ساتھ پیش آئے ایک ناخوشگوار تجربے پر کھل کر بات کی ہے۔ متھیرا کے مطابق انہوں نے چند ماہ قبل راکھی ساونت کا انٹرویو کیا تھا جو ان کے لیے نہایت مشکل ثابت ہوا۔ متھیرا نے بتایا کہ اس انٹرویو کے دوران راکھی نے انہیں بہت تنگ کیا۔ متھیرا نے بتایا کہ اُس وقت راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش کے باعث خبروں میں تھیں اس لئے ان کا انٹرویو کیا گیا۔ انٹرویو کے دوران راکھی غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کر رہی تھیں اور بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھیں۔
ایوارڈ خریدا نہیں، پسینہ بہایا ہے؛ ابھیشیک بچن کا صحافی کو کرارا جواب
بالی وُوڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن طویل فلمی کیریئر میں آخرکار پہلا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ناقدین نے ان پر ایوارڈ خریدنے کا الزام بھی عائد کیا۔ ابھیشیک بچن کو یہ ایوارڈ ان کی فلم I Want to Talk (2024) میں شاندار اداکاری پر دیا گیا تھا جس میں انھوں نے کینسر سے جنگ لڑنے والے شخص کا کردار ادا کیا تھا۔ ابھیشیک کو ایوارڈ ملنے پر صحافی نوینیت مندھرا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ ایوارڈ تعلقات اور پیسے کا کھیل ہے، اصل میں تو یہ فلم کسی نے دیکھی بھی نہیں۔
بھارت میں’ دل دل پاکستان ‘ گانے پر ہجوم کے حملے سے بال بال بچے: فرحان سعید نے پوری کہانی سنادی
پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں پاکستان کے مشہور ملی نغمے ’ دل دل پاکستان ‘ گانے کے بعد بڑے ہجوم کے حملے سے بال بال بچے۔ فرحان سعید حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت ماضی میں بھارت کے دورے پر بھی بات کی۔ اس دوران فرحان سعید نے بتایا ‘ میں نے میوزیکل بینڈ کے ساتھ امن کی آشا کے وقت بھارت کا دورہ کیا تھا، اس وقت میں دہلی میں ’ عادت ‘ پرفارم کررہا تھا جس دوران میں نے اچانک سے پاکستان کا مشہور ملی نغمہ ’ دل دل پاکستان ‘ گانا شروع کردیا ، اس کے بعد میں نے’ جان جان ہندوستان‘ کہا تو دہلی میں ہونیوالا یہ کانسرٹ سپر ہٹ ہوگیا، اس وقت کانسرٹ میں شریک 25 سے 30 ہزار لوگ ہمارے ساتھ ’دل دل پاکستان اور جان جان ہندوستان‘ گارہے تھے‘۔
اے آئی ماڈل کا استعمال کرنے والے برانڈ پر تنقید: فیشن انڈسٹری سے جڑی شخصیات کا مؤقف سامنے آگیا
حال ہی میں پاکستان کی نامور کپڑوں کی برانڈ نے اپنی کیمپین میں اے آئی ماڈل کا استعمال کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برانڈ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کچھ صارفین نے برانڈ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’کاسٹ کٹنگ‘ کی وجہ سے اٹھایا گیا قدم تصور کیا تو کچھ اس نئی تبدیلی میں انسانی احساسات کے متلاشی نظر آئے۔ کچھ صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا گیاکہ اے آئی ماڈل کے ذریعے برانڈ نے اپنا خرچہ بچایا ہے تو کیا کپڑوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی؟
ذہنی دباؤ کی وجہ سے دل کا معمولی دورہ پڑا، انجیوگرافی کرانی پڑی: صبا قمر کا انکشاف
پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے ذہنی دباؤ کے باعث دل کا معمولی دورہ پڑا جس کے اگلے ہی روز میری انجیوگرافی کی گئی۔ صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس دوران انھوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ذہنی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے انکشاف کیا کہ ’ہم سب سمجھتے ہیں کہ ہم بہت مضبوط ہیں، ہر قسم کے حالات کا سامنا کر لیں گے لیکن یہ حالات ایک دن ہارٹ اٹیک، انزائٹی اور ڈپریشن کی صورت بھی اختیار کر سکتے ہیں‘۔
راکھی دودھ کی دُھلی نہیں: متھیرا بھارتی اداکارہ پر سیخ پا
ماڈل و میزبان متھیرا بھارتی اداکارہ وماڈل راکھی ساونت کو ’منحوس عورت‘ کہتے ہوئے سیخ پا ہوگئیں۔ متھیرا حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران متھیرا نے اپنے ایک پروگرام کے دوران راکھی سے انٹرویو لینے کا ذکر کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔ متھیرا نے بتایا کہ ’چند ماہ قبل جب راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں اسی دوران انہوں نے مجھے دیے گئے انٹرویو میں بہت تنگ کیا تھا، وہ بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھی‘۔
‘دیوالی پر صرف 10 ہزار، شرم کی بات ہے‘، ملازم کی ویڈیو سامنے آنے پر امیتابھ تنقید کی زد میں
بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن دیوالی کے موقع پر ملازمین کو صرف 10 ہزار بھارتی روپے کیش دینے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ حال ہی میں بھارت سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار منایا، اس موقع پر امیتابھ بچن کے گھر کے باہر کی ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بالی وڈ بگ بی کو نشانے پر رکھ لیا۔
اے آئی ماڈل کا استعمال کرنے والے برانڈ پر تنقید: فیشن انڈسٹری سے جڑی شخصیات کا مؤقف سامنے آگیا
حال ہی میں پاکستان کی نامور کپڑوں کی برانڈ نے اپنی کیمپین میں اے آئی ماڈل کا استعمال کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برانڈ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کچھ صارفین نے برانڈ پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’کاسٹ کٹنگ‘ کی وجہ سے اٹھایا گیا قدم تصور کیا تو کچھ اس نئی تبدیلی میں انسانی احساسات کے متلاشی نظر آئے۔ کچھ صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا گیاکہ اے آئی ماڈل کے ذریعے برانڈ نے اپنا خرچہ بچایا ہے تو کیا کپڑوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی؟ جیو ڈیجیٹل نے فیشن انڈسٹری کی نامور شخصیات سے جب اس تجربے سے متعلق سوالات کئے تو اس حوالے سے مختلف آرا سامنے آئیں
شادی سے قبل لڑکے کا ماں باپ سے رویہ ضرور دیکھیں: آمنہ شیخ کا لڑکیوں کو مشورہ
پاکستان کی مشہور اداکارہ آمنہ شیخ نے لڑکیوں کو مستقبل کے شوہر کے حوالے سے کچھ خاص مشورے دیے ہیں۔ حال ہی میں آمنہ شیخ ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، اس موقع پر میزبان نے آمنہ شیخ سے سوال کیا کہ ایک لڑکی کو شادی کرتے وقت اپنے مستقبل کے شوہر کے حوالے سے کن بنیادی باتوں کو مد نظر رکھنا چاہیے؟ اس پر آمنہ شیخ نے بتایا کہ ’ایک لڑکی کو شادی کیلئے بہت سی بنیادی باتوں کو مد نظر رکھنا ضروری ہے لیکن سب سے اہم یہ ہے کہ اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ شادی کے بعد معاشی طور پر مضبوط کیسے رہ سکتی ہے جو کہ بہت ضروری ہے، اس کیلئے لڑکی کا خود بھی معاشی طور پر مضبوط ہونا اہم ہے‘۔
علیزے شاہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کردیں
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کردیں ۔ علیزے شاہ گزشتہ کافی عرصے سے مختلف تنازعات میں گھری نظر آتی ہیں، کبھی وہ سوشل میڈیا صارفین تو کبھی شوبز انڈسٹری سے ناراض دکھائی دیتی ہیں
بھارت کے نامور اداکار ستیش شاہ چل بسے
بھارت کے 74 سالہ نامور اداکار ستیش شاہ چل بسے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ستیش شاہ کا انتقال ممبئی کے مقامی اسپتال میں ہوا اور وہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ستیش شاہ کی آخری رسومات کل ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔ لیجنڈری اداکار نے فلمی کیرئیر کا آغاز1970 میں کیا اور کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم جانے بھی دو یارو سے شہرت کمائی اور پھر کئی کردار ان کی پہچان بن گئے۔ ستیش شاہ نے ان چند اداکاروں میں بھی شامل ہیں جنہوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سمیت تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے چھوٹی اسکرین پر بھی قسمت آزمائی کی اور وہاں بھی ہٹ ڈرامے دیے۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’یہ جو ہے زندگی‘کی 55 اقساط میں 55 مختلف کردار ادا کیے تھے۔
وہ فلاپ ہارر فلم جو 4 دہائیوں سے زائد عرصے بعد بھی دیکھنے والوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے
ہالی وڈ فلم دی شائننگ کو ریلیز ہوئے 4 دہائیوں سے زائد عرصہ ہوچکا ہے۔ اس عرصے میں لاتعداد ہارر فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں متعدد افراد کو قتل کیا گیا جبکہ اچھلنے پر مجبور کرنے والے مناظر دکھائے گئے۔ مگر دی شائننگ جس میں پوری فلم کے دوران محض 2 افراد مرے اور ان میں سے ایک اس لیے مرا کیونکہ وہ اتنا احمق تھا کہ بھول بھلیوں سے نکلنے کا راستہ تلاش نہیں کرسکا۔ مگر پھر بھی یہ فلم اب بھی اتنا خوفزدہ کر دیتی ہے کہ اس کی وجہ کا تعین کرنا مشکل ہے۔
علیزے شاہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کردیں
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کردیں ۔ علیزے شاہ گزشتہ کئی عرصے سے مختلف تنازعات میں گھری نظر آتی ہیں، کبھی وہ سوشل میڈیا صارفین تو کبھی شوبز انڈسٹری سے ناراض دکھائی دیتی ہیں۔
کینیڈا میں معروف بھارتی پنجابی گلوکار قاتلانہ حملے میں زخمی،گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی
معروف بھارتی پنجابی گلوکار تیجی کالون قاتلانہ حملے میں مبینہ طور پر زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی گلوکار تیجی کالون پر کینیڈا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی ذمہ داری بھارتی گینگسٹر روہت گودرا کے گروپ نے قبول کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر شائع کیے گئے ایک پیغام میں ملزمان نے الزام لگایا کہ گلوکار مخالف گروہوں کو ہتھیار اور رقم فراہم کرتا رہا ہے اور ان کا مخبربھی ہے۔ ملزمان نے پیغام میں کہا کہ ہم نے کینیڈا میں تیجی پر فائرنگ کی۔ اسے پیٹ میں گولی لگی ہے۔ اگر وہ سمجھ گیا تو ٹھیک، ورنہ اگلی دفعہ ہم اسے ختم کر دیں گے۔
تم خالصتان کی فکر کرو
الی وڈ اسٹار سلمان خان پاکستان کے صوبے بلوچستان کو مختلف ملکوں کے ساتھ شامل کرنے سے متعلق متنازع بیان پر تنقید کی زد میں آگئے۔ سعودیہ عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے joy forum میں گفتگو کے دوران سلمان خان نے کہا تھا کہ’اگر کوئی بالی وڈ ، تامل، تیلگو یا ملیالم فلم یہاں ( سعودیہ عرب میں) ریلیز کی جائے تو سپر ہٹ ہوجاتی ہے اور سیکڑوں کروڑ کا بزنس کرتی ہے کیوں کہ یہاں مختلف ممالک سے لوگ ملازمت کیلئے آتے ہیں، یہاں بلوچستان سے لوگ آتے ہیں، یہاں افغانستان سے لوگ آتے ہیں، یہاں پاکستان سے لوگ آکر کام کرتے ہیں
مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلہ حسن، حسینہ سے تاریخی غلطی سر زد ، ویڈیو وائرل
مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن میں حسینہ سے تاریخی غلطی سر زد ہوگئی۔ یہ حیران کن واقعہ تھائی لینڈ میں ہونے والے مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن کے دوران نام کسی اور کا پکارا گیا تاہم وسطی امریکا کے ملک پانامہ کی حسینہ اسامر Isamar خود کو فائنل کیلئے منتخب سمجھ کر آگے بڑھ گئیں۔
جیو فلمز کی کامیاب ہارر فلم دیمک کےامریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ میں بھی چرچے
پاکستان میں جیو فلمز کی کامیاب ہارر فلم ‘دیمک ‘ نے عالمی سطح پر بھی فلم بینوں کو سحر میں جکڑ لیا۔ پاکستان میں 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پاکستانی ہارر’ فلم دیمک ‘ کے دنیا بھر میں چرچے عام ہورہے ہیں۔ امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور یورپ کے سنیماگھروں میں مختلف کمیونیٹیز نے فلم میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ فلم ’ دیمک‘ کے پروڈیوسر سید مراد علی اور ہدایت کار رافع راشدی ہیں جب کہ’دیمک‘ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے تحت ریلیز کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جیو فلمز اس سے قبل بھی خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر جیسی سپرہٹ اور شاہکار فلمیں پیش کر چکا ہے۔
گالی دینے والے دل کے صاف لوگ ہوتے ہیں
بالی وڈ ہدایتکار اور کوریوگرافر فرح خان کی اداکار جیکی شروف سے وی لاگ کے دوران کی گئی گفتگو وائرل ہوگئی۔ جیکی شروف حال ہی میں فرح خان کے وی لاگ میں شریک ہوئے جس دوران جیکی شروف نے پیاز کاٹتے ہوئے اپنے انداز میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا جس پر فرح پہلے تو چونک گئیں بعد ازاں جیکی شروف کو ان کا ماضی کا وائرل پولیو مہم کا اشتہار یاد دلاتے ہوئے چھیڑا۔ 1989 کے دوران جیکی شروف نے گالم گلوچ کے ساتھ پولیو ویکسین لگوانے کا پیغام دیا تھا جو ریلیز ہونے کے کئی سالوں بعد وائرل ہوگیا تھا۔ دوران وی لاگ فرح خان نے جیکی شروف کو اس اشتہار کو یاد دلاتے ہوئے چھیڑا اور کہا کہ گالی دینے والے لوگ دل کے صاف ہوتے ہیں‘۔ اس پر جیکی شروف نے فوراً ہی فرح کا طنز سمجھتے ہوئے انہیں کہا کہ‘ یہ نہ کہو اس طرح سب گالی دینے لگ جائیں گے اور مجھے الزام دیا جائے گا‘۔ اس دوران فرح کے باورچی سمیت وی لاگنگ کے دوران موجود تمام اسٹاف اپنی ہنسی روکے بغیر نہ رہ سکا۔
اقرا اور یاسر نے بیٹے کے کس شوق کی وجہ سے ڈیفنس کا علاقہ چھوڑ دیا؟
پاکستانی ہدایتکار و میزبان یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کبیر کی وجہ سے ڈیفنس کا علاقہ چھوڑ کر دوسرے علاقے میں منتقل ہوئے۔ یاسر حسین حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے میزبان اداکارہ زارا نور عباس سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب پر ہدایتکار نے بتایا کہ ’جب میں ڈیفنس میں مقیم تھا تو ہمارے گھر کے اردگرد ایسے لوگ تھے جن کی اپنی سکیورٹی تھی، ان کے بچے بھی گن مین اور گارڈز کے ساتھ گھر سے باہر گاڑی میں آتے جاتے تھے‘۔ بیٹے سے متعلق بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے بتایا کہ ’میرا بیٹا پرانے خیالات کا ہے اسے کھیلوں کا بہت شوق ہے، وہ مٹی میں کھیلنا پسند کرتا ہے ، اسے ریت سے گھر ، پل بنانے کا بہت شوق ہے‘۔ انہوں نے اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے بیٹے کو بھی میری طرح گلی میں کھیلنے کا بہت شوق ہے جس جگہ اب ہم شفٹ ہوئے ہیں وہاں میرے بیٹے کی گلی کی بچوں کے ساتھ بہت دوستی ہے، وہ بچے ہمارے گھر کھیلنے کیلئے آتے ہیں اور میرا بیٹا بھی ان بچوں کے ساتھ کھیلنے ان کے گھر جاتا ہے‘۔ یاسر حسین نے بتایا کہ ’بیٹے کیلئے میں نے گھر میں ایک چھوٹا سا تالاب بھی بنوایا تھا، حال ہی بیٹے کی لیے ایک پول خریدا ہے ، گلی کے دیگر بچے بھی پول میں آکر میرے بیٹے کے ساتھ کھیلتے ہیں‘۔
فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر کن پاکستانی کرکٹرز کیساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں
پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے اپنے پاکستان میں کرکٹ کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ ہمایوں عالمگیر حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے کرکٹ اور فیشن کیرئیر دونوں پر بات کی۔ کرکٹ کیرئیر پر بات کرتے ہوئے ہمایوں عالمگیر نے بتایا کہ ’پاکستان میں انڈر ، 15، 17 اور 19 کا سسٹم بڑا مشکل ہے، ہمارے ٹرائل کے وقت اسٹیڈیم میں 6 ہزار لڑکے ہوتے تھے اور ٹرائلز کے دوران صرف 100 لڑکے منتخب کیے جاتے تھے ہم چونکہ کراچی کی اس وقت کی بڑی اکیڈمی سے تھے جس کی وجہ سے ہم پر A کیٹگری کی اسٹیمپ ہوتی تھی اور ہمارے ٹرینر بھی کوچز سے ہمارے ٹرائل کیلئے سفارش کروادیتے تھے
سجل علی احد رضا میر کی ٹوئٹر فولوور ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ایکس( سابقہ ٹوئٹر ) پر اور اداکار احد رضا میر کو فولو کیے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شرو ع ہوگئیں۔ اداکارہ سجل علی کے غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دیکھا جائے تو وہ تاحال احد رضا میر کو فولو کر رہی ہیں، اس خبر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی۔
کراچی: گورنرہاؤس کے زیرانتظام لیجنڈ ٹرسٹ کے فنڈز میں کروڑوں کی مبینہ خورد برد کا انکشاف
سندھ کے فنکاروں کی مالی مدد کیلئے قائم لیجنڈ ٹرسٹ کے فنڈ میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے معاملے پرگورنر ہاؤس اور محکمہ ثقافت آمنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق لیجنڈ ٹرسٹ کے نجی بینک میں موجود اکاؤنٹ سے چھ کروڑ روپے سے زائد رقم جعلسازی سے نکلوانے کے انکشاف پر گورنر ہاؤس حرکت میں آگیا اور محکمہ ثقافت سندھ کو تیرہ اکتوبر کو لکھے گئے خط کے ذریعے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کرچکا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق محکمہ ثقافت کے ایک مبینہ خط کے ذریعے نجی بینک سے لیجنڈ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ کی چیک بک جاری کروائی گئی جس کے بعد مختلف چیکس کے ذریعے چھ کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوائی گئی۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ یا گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی مالی معاملے یا چیک پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں، لیجنڈ ٹرسٹ کا سیکرٹری، حکومتِ سندھ کا سیکرٹری برائے ثقافت ہوتا ہے جو بینکنگ امور سمیت ٹرسٹ کے تمام مالی معاملات کا براہِ راست ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیرثقافت سندھ ذوالفقار شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری کو لیجنڈ ٹرسٹ کے فنڈ میں چوری سے آگاہ کر دیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سے کرائی جائے گی۔
عامر خان کے ساتھ آنیوالی زائرہ وسیم نے اچانک نکاح کرلیا، تصاویر بھی جاری
بالی وڈ کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر زائرہ وسیم نے اپنا اور شوہر کا چہرہ ظاہر نہ کرتے ہوئےنکاح کی تصاویر شیئر کیں۔
ناران میں جنات ہیں، میرےکمرےکا دروازہ خود بخود بندکھل رہا تھا : اداکارہ حراکا دعویٰ
پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے مختلف اور دلچسپ موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ دوران شو اداکارہ نے میزبان کے سوال پر قسم کھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ناران میں جنات موجود ہیں، میرا 100 فیصد یقین ہے کہ ناران میں جنات ہوتے ہیں اور وہ علاقہ بھاری ہے اگر آپ کو ناران کے کسی ہوٹل میں کبھی کہیں عجیب وغریب چیزیں محسوس ہوں تو آپ غلط نہیں ہیں. میں جب ناران میں ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں تو اس دوران وہاں کا دروازہ بار بار کھل رہا تھا اور بار بار بند ہو رہا تھا.
سجل علی احد رضا میر کی ٹوئٹر فولوور ، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ایکس( سابقہ ٹوئٹر ) پر اور اداکار احد رضا میر کو فولو کیے جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شرو ع ہوگئیں۔ اداکارہ سجل علی کے غیر تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دیکھا جائے تو وہ تاحال احد رضا میر کو فولو کر رہی ہیں، اس خبر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان نئی بحث چھڑ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی رائے کئی صارفین کے مطابق سجل چونکہ ٹوئٹر پر سالوں سے فعال نہیں، یہی وجہ ہے کہ احدسے علیحدگی کے باوجود وہ ان کے ٹوئٹر سے ان فولو نہیں ہو سکے۔ دوسری جانب کئی صارفین کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہی نہیں ہوئی، ایک کنٹریکٹ ہے جس کے ختم ہونے پر دونوں اداکار ایک بار پھر ایک ساتھ ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے کوئی مصدقہ بیان سامنے نہیں آسکا۔
یاسر حسین نے عامر لیاقت کو خواب میں کیسا اور کہاں دیکھا؟ اداکار کا پرانا انٹرویو وائرل
انٹرٹینمنٹ یاسر حسین نے عامر لیاقت کو خواب میں کیسا اور کہاں دیکھا؟ اداکار کا پرانا انٹرویو وائرل یاسر حسین نے عامر لیاقت کو خواب میں کیسا اور کہاں دیکھا؟ اداکار کا پرانا انٹرویو وائرل یاسر حسین حال ہی میں ایک نجی شو میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے میزبان اشنا شاہ سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی/ فائل فوٹو پاکستان اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کو خواب میں دیکھ چکے ہیں۔ یاسر حسین کا اشنا شاہ کو دیے گئے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے میزبان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔ اس دوران یاسر حسین نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے عامر لیاقت کو خواب میں دیکھا ہے۔ یاسر حسین نے اپنا خواب بتاتے ہوئے کہا کہ ’خواب میں عامر لیاقت امریکا میں ایک بے حد خوبصورت گھر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور میں ان کے گھر قیام کیلئے گیا تھا‘۔ اداکار نے مزید بتایا کہ ’خواب میں عامر لیاقت نے شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی تھی‘۔ واضح رہےکہ 9 جون 2022 میں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئےتھے۔ عامر لیاقت حسین نے3 شادیاں کی تھیں، پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال، دوسری سیدہ طوبیٰ اور تیسری دانیہ شاہ سے کی تھی ، بشریٰ اقبال سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔
کپل شرما کے کیفے پر پھر فائرنگ، بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملے کی وجہ بتادی
کینیڈا کے شہر سرے میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے "کیپس کیفے" پر ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال جولائی میں کھلنے والے کیپس کیفے کی عمارت پر جمعرات کو ایک بار پھر فائرنگ کی گئی۔ یہ 4 ماہ کے اندر تیسری بار کیفے پر فائرنگ ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گاڑی میں بیٹھے حملہ آور نے کیفے پر متعدد گولیاں برسائیں جس کی وجہ سے عمارت کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فائرنگ واقعے کی ذمہ داری مبینہ طور پر گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروپ سے وابستہ کولویر سدھو اور گولڈی ڈھِیلون نے سوشل میڈیا پر قبول کی ہے۔
