تحریک انصاف کے گرفتار ضلعی صدر شہباز بھٹی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
تحریک انصاف کے گرفتار ضلعی صدر شہباز بھٹی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں ان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سنایا، تحریک انصاف رہنما کو تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کی 26 نومبر کے 4 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، پولیس نے چاروں مقدمات میں شہباز بھٹی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ وکلائے صفائی نے گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر کیسوں سے ڈسچارج کی استدعا کی اور مؤقف اپنایا کہ شہباز بھٹی کی ایک سال بعد گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔
مادرِ جمہوریت نصرت بھٹو کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے
سابق خاتون اول اور مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، ان کی ملک، عوام اور جمہوریت کیلئے جدوجہد بے مثال ہے۔ بیگم نصرت بھٹو 23 مارچ 1929ء کو ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ایک بڑی کاروباری شخصیت تھے، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1951ء میں نصرت بھٹو سے شادی کی جن میں سے ان کے چار بچے بینظیر بھٹو، صنم بھٹو، میر مرتضیٰ بھٹو اور میر شاہنواز بھٹو پیدا ہوئے۔ بیگم نصرت بھٹو نے نہ صرف دوران حکومت اپنے شوہر کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ برے وقت میں بھی انہیں اور ان کی پارٹی کو اکیلا نہیں چھوڑا، 1979ء میں ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے اور پھانسی کے بعد بیگم نصرت بھٹو اور ان کی بیٹیوں کو نظر بند کر دیا گیا تھا، تاہم انہوں نے ہار ماننے کی بجائے تمام تر صعوبتیں جھیلنے اور تکلیفیں اٹھانے کو ترجیح دی۔
سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی انتقال کر گئے
سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق پی سی بی کاکہنا ہے کہ ظفر اقبال پاشا نے سال 2000 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے تھے۔ ظفر اقبال پاشا طویل عرصے تک قومی سطح پر ڈومیسٹک میچوں میں امپائرنگ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے اور کرکٹ کے شعبے سے وابستہ رہے۔
لاہور میں اقوام متحدہ کے تعاون سےجاب فیئر، ملازمتوں کے بے شمار مواقع
یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے تعاون سے لاہور میں جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ٹاؤن شپ میں ہونے والا یہ ایونٹ سرگودھا اور ملتان میں امن اوراقلیتی حقوق کے فروغ کے پراجیکٹ کے تحت منعقد ہوا ، جس کا مقصد نوجوانوں، خواتین اور پسے ہوئے طبقوں بالخصوص مذہبی اقلیتوں کے لیے معاشی مواقع میں اضافہ کرنا اور انہیں صنعتی اداروں سے منسلک کرنا ہے ۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے دو ہزار سے زائد طلبا و طالبات کے علاوہ متعدد کارپوریٹ نمائندگان اور صنعتی شراکت داروں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعاکف دھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو مواقع سے جوڑنا دراصل ملک کی تعمیر ہے ۔۔ ایسے اقدامات باہمی اعتماد اور ملکی استحکام کو یقینی بناتے ہیں ۔۔۔ سیکرٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور فرید تارڑ، نے بطور مہمانِ اعزاز خطاب کرتے ہوئے کہا معاشی شرکت ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ ایسے اقدامات ان افراد کےلیے راستے کھولتے ہیں جو اکثر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں ۔
این اے 128 انتخابی ریکارڈ کی نقول مانگنے کے کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ
ویب ڈیسک October 22, 2025 facebook twitter whatsup mail اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 128 کے حوالے سے انتخابی ریکارڈ کی نقول مانگنے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور کے حوالے سے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی، جس میں حکام نے بتایا کہ درخواست گزار نے انتخابی ریکارڈ کی نقول مانگی تھیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ متعلقہ ریکارڈ پہلے ہی الیکشن ٹریبونل میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ رول 133 کی شق 5 کے تحت صرف امیدوار ہی ریکارڈ طلب کرسکتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ درخواست گزار امیدوار نہیں، اس لیے ریکارڈ حاصل کرنے کا اہل نہیں ہے۔ کمیشن کے رکن کے پی نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل مذکورہ ریکارڈ فراہم کر سکتا ہے۔ درخواست گزار ٹریبونل سے رجوع کر سکتا ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔
خالی افغان بستیاں مکمل مسمار کریں گے، کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے، شرجیل میمن
Dawn News WhatsApp Channel واٹس ایپ چینل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خالی کرائی گئی افغان بستیاں مکمل مسمار کی جائیں گی، کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا، سپورٹ پرائس نہ آنے سے گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے گندم کی سپورٹ پرائس 4 ہزار 200 مقرر کی جائے، دسمبر میں ای وی ٹیکسی سروس شروع کر رہے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان بستیاں مکمل مسمار کی جائیں گی، خالی کرائی گئی افغان بستیوں پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
Dawn News WhatsApp Channel واٹس ایپ چینل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی، دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق وزیرخارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی کو ملک کی داخلی سلامتی اور قیام امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ٹو کی توسیع کی منظوری دے دی
Dawn News WhatsApp Channel واٹس ایپ چینل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ٹو کی توسیع کی منظوری دے دی۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی سیف سٹی منصوبے پر اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا ٹرانسمیشن کے لیے نیٹ ورک کنیکٹیویٹی تیار کی جائے، اور اسمارٹ پولیسنگ کے لیے قانون نافذ کرنے والے ڈیٹا بیسز کو مربوط کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس نے منصوبے پر بریفنگ دی، جس پر وزیراعلی نے منصوبے میں جدید اینالیٹیکل ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے روابط بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب کو زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم
Dawn News WhatsApp Channel واٹس ایپ چینل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کی جائیداد کی نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے زلفی بخاری کی جائیداد کی نیلامی کے حوالے سے نیب کے فیصلے کے خلاف زلفی بخاری کی بہن سکینہ بخاری کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا، جائیداد نیلامی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے سینئر وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ نیلامی ہو گئی ہے؟ ابھی کیا اسٹیٹس ہے؟ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ نیلامی کا عمل جاری ہے لیکن ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، نیلامی کا اشتہار جاری ہوا تو اس سے ہمیں علم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جائیداد کس نے خریدی ہے اس کی کوئی دستاویزات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ اشتہار سے جائیداد کی نیلامی کے عمل کا علم ہوا، 2 ہزار 100 کنال مشترکہ اراضی ہے، جس کی تقسیم ابھی نہیں ہوئی۔ بابر اعوان نے کہا کہ 2 ہزار 100 کنال مشترکہ اراضی ہے،جس کی تقسیم ابھی نہیں ہوئی، زمین کے دیگر مالکان بھی ہیں، میں صرف سکینہ بخاری کا وکیل ہوں، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے آئندہ تاریخ تک جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ زلفی بخاری اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چلنے والے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اشتہاری ہیں۔ گزشتہ سال احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس کےساتھ منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ زلفی بخاری جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنے حالانکہ 6 جنوری 2024 کو عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ ، پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر مطالبات پورے کرنے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دینے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے رویئے پر کھل کر برسے ، اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین نے جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق، میں حکومت گرا سکتی ہے۔
سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب، زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔
این سی سی آئی اے افسر اغواء کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغواء کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا ءکیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز کی مہلت دیدی۔
پاسپورٹ کیس: تنویر الیاس کی حاضری معافی کی درخواست منظور
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکی، عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کےلئے سخت فیصلے لوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پارٹی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے سخت فیصلے لوں گا، ان پر عملدرآمد کرنا ہوگا، صوبے میں تھری ایم پی او کے تحت کسی بھی سیاسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ، آزادی اظہار رائے اور تنقید برائے اصلاح ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر پہلا باضابطہ اجلاس ہوا،جس صوبائی حکومت کے گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو گڈ گورننس روڈ میپ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال، دہشتگردی کے واقعات اور عوامل، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی کے اقدامات، پراونشل ایکشن پلان پر عملدرآمد، آئیندہ کے لائحہ عمل، پولیس کو مستحکم بنانے کے لئے اقدامات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں جو سرکاری حکام عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے انہیں ہم ریوارڈ دیں گے اور جن لوگوں نے عوام کا ساتھ نہیں دیا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ جو کرپشن کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔
کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور نہ ہی مدرسوں کو بند کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی علامہ اویس شاہ نورانی کو یقین دہانی
اسلام آباد وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔اویس نورانی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ سے ملاقات کی اور حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا تاہم شرپسند اور انتہاپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے یا ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ قائدِاعظم کے پاکستان میں شرپسندی، انتہاپسندی اور انتشار پھیلانے والوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام مذہبی ہم آہنگی، صبر و تحمل اور امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اور دینی تعلیم کا فروغ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔علامہ شاہ اویس نورانی نے اس موقع پر کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان ملک میں امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ملاقات میں ملک میں مذہبی رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میر علی میں خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے بہادر سپوتوں کو سلام ہے۔سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، قوم کو سکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں پر ناز ہے۔
عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بیرسٹر گوہر
ڈی آئی خان چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے باصلاحیت رہنماؤں پر فخر ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے انہیں بہترین انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی آئی خان میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صوبے میں اقدامات کیے، عوامی فلاح، انصاف، خود انحصاری کے منصوبے علی امین گنڈاپور کی ترجیح رہے، پہلی بار خیبر پختونخوا 200 ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ دینے میں کامیاب ہوا۔بیرسٹر گوہرنے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی مفاد کو ہمیشہ ذاتی مفاد پر فوقیت دی، کمزور اور مستحق طبقات کے لیے مؤثر اقدامات کیے، صوبے کے انفرااسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی
پشاور خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات کے بغیر کسی بھی وفاقی حکومت کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ’’میں نے آج وفاقی حکومت کی زراعت اور افغان مہاجرین کے حوالے سے میٹنگ میں ذاتی طور پر شرکت سے اس لیے معذرت کی ہے کیونکہ خیبرپختونخوا کی عوام نے عمران خان کو ووٹ اور مینڈیٹ دیا ہے اور جب تک میں عمران خان صاحب سے مل کر پالیسی گائیڈ لائنز نہیں لیتا تو کسی ایسی میٹنگ میں شرکت صوبے کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو گی
عمران خان ایک خودپسند شخص ہےجو اپنی بے لگام سیاسی خواہشات کیلئے ملک اور عوام کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے:سلیمان شاہ راشدی
نومبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین پر مبینہ تشدد پر عہدے سے استعفیٰ دینے والے سول سرونٹ سلیمان شاہ راشدی نے خاموشی توڑتے ہوئے عمران خان کیخلاف سخت بیان جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں سلیمان شاہ راشدی کا کہناتھا کہ میں نے عمران خان کے لیے اپنی جان اور سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا، اپنی نسلوں پرانی وفاداری پیپلز پارٹی سے توڑ دی؛ اپنے کیریئر کو عروج کے مقام پر ختم کر کے عمران خان کے حامیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔لیکن آخرکار میں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ سب کچھ صرف عمران خان کے اپنے ذاتی سیاسی مفادات اور اس کے خاندان کے گرد گھومتا ہے۔اس کا خفیہ بیانیہ یہ ہے کہ اگر وہ اسٹیبلشمنٹ کو اپنی طرف نہیں کر سکتا تو دباؤ ڈال کر اقتدار واپس حاصل کرے۔عمران خان ایک خود پسند انسان ہے جو اپنی بے لگام سیاسی خواہشات کے لیے اپنے ملک اور عوام کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ‘‘
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کابینہ کی تشکیل اور گورننس پر رہنمائی کیلئے بانی سے مشاورت ضروری ہے،درخواست میں وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایاگیاہے۔
علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان کیخلاف تھانہ صادق آبادمیں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی،ملزمہ علیمہ خان عدالت پیش نہ ہوئیں۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے پانچ گواہ شہادت کیلئے پیش کئے اور ملزمہ کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی۔ عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدم حاضری پر ضمانت منسوخی کا شوکاز نوٹس بھی جاری کردیاگیا،عدالت نے ضامن کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمہ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
پاک افغان کشیدگی: وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا، آج اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس بلایا ہے، جس میں قومی سیاسی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور افغانستان کےساتھ جاری کشیدگی پرغورکیا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی فوری واپسی کے حوالے سے بھی بڑے فیصلے کا امکان ہے۔
