صحافی شہباز رانانے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 15ارب ڈالر کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں جبکہ پاکستان نے اگلے ایک سال میں 21ارب ڈالر کے قرض واپس کرنے ہیں تومطلب یہ کہ پاکستان کے نیٹ انٹرنیشنل ریزو ہیں وہ منفی 6ارب ڈالر ہیں۔ پروگرام ریویو میں شہباز رانا کاکہناتھا کہ دیکھنے کو تو پاکستان کے پاس 15ارب ڈالر پڑے ہیں ،لیکن آپ نے غیرملکی ادائیگیاں اور قرضے واپس کرنے ہیں،اس وقت 31مارچ کا جو نیٹ نیگیٹوانٹرنیشنل ریزو ہیں وہ 5.6ارب ڈالر ہیں،جو پروجیکٹڈ ان کا نمبر ہے،حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ اس بات پر متفق ہو گئی ہے کہ نیٹ نیگیٹو5.6ارب ڈالر ہیں کو جون 2027میں بیلنس کردیں گے۔