حکومت قانون سازی کے ذریعے

سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہاہے کہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کے پاس موقع ہے کہ فرنس آئل کے پرانے پلانٹس جو آپریٹ بھی نہیں ہوئے یا سال میں چند دن آپریٹ ہوتے ہیں، انہیں قانون سازی کے ذریعے یا براہ راست فورس میجور ڈکلیئر کرکے پاکستانیوں کو کیپسٹی پیمنٹ کے بوجھ سے آزاد کر دے۔
پروگرام کے میزبان کے سوال’’کیا شہباز حکومت یہ کرے گی‘‘کے جواب میں خرم دستگیر نے کہاکہ حکومت کے آپشن موجود ہے،چار سال پہلے بھی مذاکرات کے ذریعے کمی کرانے کی کوشش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کچھ کمی ہوئی بھی ہے،سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں خودفورس میجور کا سامنا ہے،اس کی وجہ سے ایل این جی بیسڈ4800میگاواٹ بجلی کی پیداوار نہیں ہو رہی، یہ حکومت وقت پر ہے کہ وہ یہ آپشن استعمال کرنا چاہتی ہے یا نہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




