مہنگائی سے متعلق شہبازشریف کی پرانی

عمران خان کے دور حکومت میں شہبازشریف کی بطور اپوزیشن لیڈر مہنگائی سے متعلق تقریر ایک بار پھر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ان کاکہناتھاکہ "20 ہزار روپے تنخواہ ہو اور 10 ہزار روپے بل آجائے، وہ کس طرح اپنے بچوں کی ایک وقت کی روٹی پوری کرے گا، دیکھتی آنکھوں نے اس طرح کا محشر 74 سال میں نہیں دیکھا"۔ سپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں ان کی باتیں سن کر ایوان میں موجود اس وقت کے وزیراعظم عمران خان بھی مسکراتے رہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ غریب کس طرح اپنی بیماری بیٹی کی دوا لائے گا، کس طرح اپنے بچوں کے جسم پر سادے کپڑے مہیا کرے گا؟ آئی ایم آیف کی شرائط پورا کرنے کے لیے حکومت نے ایڑھی چوٹی کا زور لگادیا لیکن کل کےا خبارات میں صاف لکھا ہے کہ مانیٹری فنڈ ابھی بھی ان(اس وقت کی حکومت) سے راضی نہیں ہوا اور مزید شکنجے میں لانا چاہتا ہے، یہ تو شکنجے میں ہیں ہی لیکن وہ عوام کو بھی شکنجے میں لانا چاہتا ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ یہ تباہی جو پورے ملک میں پھیل چکی ہے ، اس کا انجام کیا ہوگا، کیا یہ رک سکے گی یا نہیں، یہ تو اللہ کی ذات جانتی ہے لیکن یہ حکومت پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاچکی ہے اور نوزائیدہ بچوں کے منہ سے دودھ چھینا جا چکا ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




