190ملین پاؤنڈ اور فارن فنڈنگ کیسزاس

وزیراعظم کے معاون اختیار ولی خان نے ’’190ملین پاؤنڈ اور فارن فنڈنگ کیسزاس وقت منظرعام پر آنے کی سیاسی طور پر کیا اہمیت ہے؟کا جواب دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا ‘‘میں میزبان عاصمہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے اختیارولی خان کاکہناتھاکہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14سال قید بامشقت سنائی جا چکی ہے یہ ایک ثابت شدہ کیس ہے،ان کاکہناتھا کہ اس کیس میں تحریک انصاف کی پوزیشن مشکوک ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے اپیلیں دائر کی ہےاس میں انہوں نے سزا معطلی کی سماعت کی استدعا کی ہے لیکن یہ ٹرائل میں نہیں جانا چاہتے کیونکہ پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ اس کیس میں بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
ایک سوال ’’کیاحکومت ملک ریاض اور علی ریاض کو انٹرپول کے ذریعے واپس لا کر 190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کیخلاف گواہی دلوانا چاہتی ہے؟کے جواب میں اختیار ولی خان نے کہاکہ اس کیس میں بہت سی گواہیا ں ہو چکی ہیں جو رہ گئی ہیں شاید وہ بھی ہو جائیں،یہ ایک اوپن اینڈشٹ کیس ہے اس میں سزا بھی ہو چکی ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اس کیس میں اتنی گنجائش ہے کہ ان کو اس میں سے کوئی راستہ مل جائے۔
وزیراعظم کے معاون کاکہناتھا کہ جہاں تک فارن فنڈنگ کیس کا تعلق ہے اس میں پی ٹی آئی نے ایک دہائی تک اسٹے آرڈر لے رکھا تھاتاکہ اس کی پروسیڈنگ نہ چلے،ان کاکہناتھا کہ مجھے یہ بھی انفارمیشن ملی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ایک پارٹی کی بجائے ایک نجی کمپنی کے طور پر شو کیا گیا ہے ،نئی نئی چیزیں سننے اور دیکھنے کو مل رہی ہیں،فارن فنڈنگ کیس میں اکبرایس بابر نے پہلے دن کہہ دیا تھا کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں کوئی گنجائش نہیں ہے،یہ ثابت شدہ چیزیں ہیں۔
اختیار ولی خان کاکہناتھا کہ اس کیس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ یہ اب آیا ہے اس کا فیصلہ عمران خان کی اپنی حکومت میں بھی آ سکتا تھالیکن اگر وہ اس کو روکتے نہیں،پی ٹی آئی نے اس کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




