پیٹرول مہنگا ہوتے ہی اعلان ہوا کہ موٹر سائیکل سواروں

سینئر صحافی اورتجزیہ کار ایثار رانا نے کہا ہے کہ رنگ باز سجناں دیکھیں کیسے ہیں ،پیٹرول مہنگا ہوتے ہی اعلان ہوا کہ موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہزار روپے دیں گے کسی کو ایک دھیلا نہیں ملا، کروڑوں روپے اشتہارات پر لگا دیئے.
نجی ٹی وی چینل’’ پبلک نیوز‘‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایثار رانا نے کہاکہ اندازہ کریں جنگ جس ملک میں ہوئی ، وہاں پر بھی پیٹرول مہنگا نہیں ہوا، افغانستان جیسے ملک کے اندر بھی پیٹرول مہنگا نہیں ہوا، پیٹرول مہنگا پاکستان میں ہونا ہے ،صرف مہنگا نہیں ہونا بلکہ مہنگا ہوتے چلے جانا ہے۔
سینئر صحافی کاکہناتھا کہ عوام پر ظلم کئے جارہے ہیں اور کوئی سوچنے کیلئے تیار نہیں ہے،جس قوم کیلئے پیٹرول آپ نے چار سو، ساڑھے چار سو کردیا اس کی انکم کتنی ہے،وہ کیسے گزارہ کریں گے؟اس ماحول میں ماجد نظامی اگر اصلاحات کی بات کرتا ہے تو اس سے بڑی کوئی بات نہیں ہو سکتی۔
ایثار رانا نے کہاکہ پاکستان میں ریفارمز کا مطلب ہے کہ حکومت کی چھری کتنی تیز ہے،غریب آدمی کے گلے پر کیسے پھیری گی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




