190ملین پاؤنڈ کیس؛آپ اپیل پر دلائل کیوں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستو ں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ آپ اپیل پر دلائل کیوں نہیں دے رہے؟بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ اپیل سننے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اس سے پہلے سزا معطلی پر فیصلہ کردیں،چیف جسٹس نےا ستفسار کیا کہ کیا آپ کو اپیل پر دلائل کیلئے نہیں رکھاگیا، سلمان صفدر نے کہاکہ میرے کلائنٹ نے کہا ہے پہلے سزا معطلی کی درخواستوں پر دلائل دیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستو ں پر سماعت ہوئی،دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ عدالتی حکم پر 8اپریل کو میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی،میری بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کرائی گئی تھی،بانی نے بتایا کہ وہ ایک آنکھ سے نہیں دیکھ پا رہے،بانی نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہاآنکھ ٹھیک نہیں ہوسکتی،بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا جارہا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ 16اپریل کو اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے مجھے کال کی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے ایمرجنسی ہے،بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ کی سرجری کی گئی ، ان کی فیملی سے ملاقات ہوئی،بشریٰ بی بی کو دو، تین دن ہسپتال میں رکھا جانا چاہئے تھا لیکن نہیں رکھا گیا، بشریٰ بی بی کو پہلے بھی قید تنہائی میں رکھا گیا تھا، کئی ماہ ہو گئے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی استدعا کرتے ہوئے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ آپ اپیل پر دلائل کیوں نہیں دے رہے؟اپیل سننے کیلئے تیار ہیں، جلد از جلد اس پر فیصلہ کر دیں گے،روزانہ کی بنیاد پر اپیل سننا شروع کرتے اور اس کا فیصلہ کر دیتے ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ اپیل سننے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اس سے پہلے سزا معطلی پر فیصلہ کردیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اپیل پر دلائل کیلئے نہیں رکھاگیا، سلمان صفدر نے کہاکہ میرے کلائنٹ نے کہا ہے پہلے سزا معطلی کی درخواستوں پر دلائل دیں۔عدالت نے کہاکہ طے شدہ اصول ہے اپیل مقرر ہو جائے تو سزا معطلی غیرموثرہو جاتی ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




