قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی ملتان آمد

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی ملتان آمد پر پروٹوکول کے باعث کینٹ کی سڑکیں بلاک کردی گئیں،جس سے عوام خوارہوگئے۔
شہری کاویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہناتھا کہ قائم مقام صدر کی آمد کے باعث پورا کینٹ ایئر پورٹ سے لیکر تمام متعلقہ علاقے مکمل بند ہیں اور ٹریفک مکمل طور پر جام ہے،
شہری کاکہناتھا کہ جو بھی قائم مقام بنے گا وہ وہی پروٹوکول انجوائے کرے گا جو آصف زرداری کرتے ہیں،یوسف رضا گیلانی کیلئے وی وی آئی پی پروٹوکول ہے تمام اہل ملتان کو مبارک ہو، جہاں جہاں سے قائم مقام صدر نے گزرنا ہے وہاں وہاں ٹریفک بند ہے اور عوام پچھلے دو سے اڑھائی گھنٹے سے خوار ہو رہے ہیں۔
سڑکوں کی بندش کے باعث وہاں موجود شہریوں کا کہناتھا کہ دو، اڑھائی گھنٹے سے سڑکیں بند ہیں اور راستے کھلنے کا انتظار کررہے ہیں۔
ویڈیو بنانے والے شہری کاکہناتھا کہ حکومت کی جانب سے سادگی اور کفایت شعاری کے دعوے سب فراڈ ہیں،آصف زرداری کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر بن گئے ہیں ،اگر وہ آصف زرداری والا پروٹوکول نہ لیں تو ان کی شان میں کون سا فرق پڑتا ہے،جس علاقے سے ایم پی اے یا ایم این اے منتخب ہوتے ہیں وہاں کے عوام کو پریشان کرنا ہمارے سیاستدانوں کا وطیرہ ہے،سیاستدانوں کی جان ان کے پروٹوکول میں ہے۔
شہری کاکہناتھا کہ میں صرف یوسف رضا گیلانی کو فوکس نہیں کر رہا،ہمارے پورے ملک میں جو اشرافیہ،جج، بیوروکریسی، سیاستدان سب کا یہی مسئلہ ہے،ان کاکہناتھا کہ ہمارے ملک کی حالت یہ ہے کہ ہمارے پاس یو اے ای کو دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں وہ ہم نے سعودی عرب لے کر ادا کئے ہیں۔
شہری نے سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کو کیا خطرہ ہو سکتا ہے،بطور چیئرمین سینیٹ بھی 25،20گاڑیوں کے پروٹوکول میں ان کی موومنٹ ہوتی ہے،لیکن آپ نے سڑکیں بند کرنی ہیں، لوگوں کو ذلیل کرکے بتانا ہے کہ وہ قائم مقام صدر پاکستان بن گئے ہیں،اس سے آ پ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پاکستان کی صورتحال کیا ہے،ہمارے سیاستدانوں کے قول فعل کا تضاد کیا ہے،وہ کس طرح سے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




