واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر کو ابھی پاکستان روانہ نہیں کیا جا رہا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دورہ پاکستان کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر کو ابھی پاکستان روانہ نہیں کیا جا رہا۔ اس سے قبل ایران نے امریکہ سے براہ راست مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اور امریکی نمائندوں نے آج پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان روانہ ہونا تھا۔