پنجاب کابینہ نے ڈومیسائل فیس

پنجاب کابینہ کی جانب سے ڈومیسائل فیس میں 175فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیسائل فیس 200 روپے سے بڑھا کر 550 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،اس میں 200 روپے فیس، 300 روپے ای افیڈیویٹ اور 50 روپے سروس چارج شامل ہونگے۔
ڈومیسائل فیس صرف ای پے پنجاب کے ذریعے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب کے شہریوں کو ڈومیسائل اب آن لائن اپلائی اور گھر بیٹھے موصول ہوگا۔
پنجاب حکومت نے ڈومیسائل سسٹم کو مکمل ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے،پی آئی ٹی بی کو فی ڈومیسائل 50 روپے سروس چارج کرنے کی اجازت ہوگی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




