وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ترکیہ کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور ترکیہ کے صوبوں شانلی عرفہ اور کہرامان ماراش میں سکول فائرنگ کے افسوسناک واقعات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا، جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیر اوغلو سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے عمل کو انتہائی سفاکانہ اور وحشیانہ فعل قرار دیا ۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معاشرے میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کیلئے ایک مضبوط اور مستحکم خاندانی نظام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ترکیہ اور پاکستان ’’یک جان دو قالب‘‘ کی طرح ہیں۔
سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیراوغلو نے وفاقی وزیر کی آمد اور پاکستانی عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




