پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول ہوگئے    space    جنگ بندی میں توسیع پر غور نہيں کر رہے، شاید اس کی ضرورت ہی نہ پڑے: ٹرمپ    space    امریکا ایران مذاکرات آگے بڑھانے، خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم    space    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات سے متعلق گفتگو    space    ایرانی فوج کی امریکی ناکہ بندی کے جواب میں بحیرۂ احمر سے ہونے والی تجارت بند کرانے کی دھمکی    space    فیلڈ مارشل عاصم منیرکی تہران میں ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات، دیگر ایرانی حکام کی بھی شرکت    space    امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید حملوں کیلئے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد    space   

افغان طالبان کی باجوڑ میں


2026-04-16

اسلام آباد: افغان طالبان کی باجوڑ کے سرحدی علاقے میں سول آبادی پر گولہ باری کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں گولہ باری سے ایک ہی گھر کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایک خاتون اور 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ باجوڑ کے علاقے کٹ کوٹ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان مبینہ طور پر فتنہ الخوارج کے عناصر کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ناکامی کے بعد افغان طالبان نے مایوسی میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کی جانب سے فائرنگ کرنے والی گن پوزیشن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ سے ملحقہ افغان چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جبکہ علاقہ مکینوں نے اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کی۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا دشمن کے مذموم عزائم اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ جبکہ عوام کے تحفظ اور پائیدار امن کے لیے فورسز ہر وقت چوکس اور پرعزم ہیں۔

چین بھی ایرانی تیل حاصل نہيں

2026-04-16

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ چین بھی ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا۔ امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے چین بھی ایرانی تیل حاصل نہيں کرسکے گا، انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چین کے جہازوں کو روکیں گے۔ واضح رہے کہ امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز کی بندش کو آج دوسرا دن ہے، امریکی سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد کوئی بھی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکا ہے۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کوئی بھی بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی باہر نکلا۔

ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور

2026-04-16

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا معروف ڈائیلاگ ایک بار پھر خبروں میں نمایاں ہو گیا، تاہم اس بار اس کا استعمال فلمی دنیا کے بجائے عالمی سیاست کے تناظر میں دیکھنے کو ملا۔ ممبئی میں قائم ایرانی قونصل خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سمندر میں تیز رفتار کشتیوں اور میزائل سرگرمیوں کی جھلک دکھائی گئی۔ ویڈیو کے ساتھ جاری کردہ پیغام میں خلیج فارس میں ایرانی بحریہ کی تیاریوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایک سخت اور معنی خیز ردعمل دیا گیا۔ قونصل خانے نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحری صلاحیت کو کمزور قرار دینے والے بیانات حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے، اور موجودہ صورتحال یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایک مضبوط قوت کس طرح فوری اور مؤثر دباؤ ڈال سکتی ہے۔ اس پیغام میں دلچسپ پہلو اس وقت سامنے آیا جب ایرانی قونصل خانے نے بالی ووڈ فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا مشہور جملہ ’’ابھی تو صرف ٹریلر ہے، پکچر ابھی باقی ہے‘‘ بھی شامل کیا، جو عموماً کسی بڑی پیش رفت یا ڈرامائی واپسی کے اشارے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ غیر معمولی امتزاج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے عالمی سیاست اور بالی ووڈ کے اس انوکھے ملاپ پر دلچسپ تبصرے کیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایران کی بحری طاقت کے حوالے سے سخت بیانات دیے تھے، جس کے جواب میں ایرانی قونصل خانے کی جانب سے یہ منفرد اور توجہ حاصل کرنے والی پوسٹ سامنے آئی۔

امریکا کیساتھ دو ہفتے کی

2026-04-16

ایران کے سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک ہمارے حقوق مکمل طور پر تسلیم نہیں کیے جاتے۔ خبر رساں اداروں کو ایک انٹرویو میں محسن رضائی نے کہا کہ امریکی مسلسل جنگ سے خوفزدہ ہیں جبکہ ہم ایک طویل جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسٹ کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی بحریہ تباہ ہو چکی ہے تو پھر امریکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرأت کیوں نہیں کرتا؟۔ محسن رضائی کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ ملکی قیادت کے فیصلوں کی پیروی کرتے ہیں تاہم ان کی ذاتی رائے یہ ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ نہیں ہونا چاہیے۔

پاک بحریہ کا مقامی

2026-04-16

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز سے فائر کیے گئے اس برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ یہ میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور ایسی خصوصیات سے لیس ہے جو اسے دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے اور اپنے ہدف کو کامیابی سے تباہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اس منصوبے سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ میزائل فائرنگ کے عمل کا خود مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اس کامیاب تجربے کو پاک بحریہ کی تکنیکی برتری اور اعلیٰ عملی مہارت کا ثبوت قرار دیا۔ اس تاریخی کامیابی پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تمام سروسز چیفس نے متعلقہ یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

افغان طالبان کی باجوڑ میں

2026-04-16

اسلام آباد: افغان طالبان کی باجوڑ کے سرحدی علاقے میں سول آبادی پر گولہ باری کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں گولہ باری سے ایک ہی گھر کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایک خاتون اور 2 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے۔ واقعہ باجوڑ کے علاقے کٹ کوٹ میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان مبینہ طور پر فتنہ الخوارج کے عناصر کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ناکامی کے بعد افغان طالبان نے مایوسی میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کی جانب سے فائرنگ کرنے والی گن پوزیشن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ سے ملحقہ افغان چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جبکہ علاقہ مکینوں نے اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کی۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا دشمن کے مذموم عزائم اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ جبکہ عوام کے تحفظ اور پائیدار امن کے لیے فورسز ہر وقت چوکس اور پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے

2026-04-16

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جدہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے مثالی صبر و تحمل اور بردباری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ولی عہد کی قیادت بحران کے دوران امن پسند قوتوں کے لیے طاقت کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کی جانب سے امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی مذاکرات کے حالیہ دور پر بھی بریفنگ دی۔ ترجمان کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے امن عمل میں تعمیری کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان منفرد اور مضبوط تعلق قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت قریبی دفاعی شراکت دار ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسٹیٹ بینک کو سعودی

2026-04-16

پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 15 اپریل 2026 کی ویلیو ڈیٹ کے ساتھ سعودی عرب کی وزارتِ خزانہ سے 2 ارب امریکی ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔ یہ رقم سعودی عرب کی جانب سے منظور کردہ مجموعی 3 ارب ڈالر کی نئی مالی امداد کا حصہ ہے، جس کی باقی ماندہ رقم بھی جلد موصول ہونے کی توقع ہے۔ یہ اہم پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کے موجودہ دورہ سعودی عرب کے دوران سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان دو گھنٹے طویل اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق یہ 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس سابقہ سالانہ ‘رول اوور’ انتظام کا حصہ نہیں ہیں، بلکہ انہیں طویل مدت کے لیے بڑھایا گیا ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو بڑا سہارا ملے گا اور مالی سال کے اختتام تک ذخائر 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کی قوی امید ہے۔

اس بار جے ڈی وینس کی جگہ ٹرمپ

2026-04-15

پاکستان اور عالمی سفارتی حلقوں میں اس وقت سب سے بڑی خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ آمد ہے، جس کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید اور سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے کامیاب ہونے کی قوی امید ظاہر کی ہے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے ایک بڑا انکشاف کیا کہ اگر یہ مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں، تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدے پر دستخط کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کو موقع نہیں دیں گے بلکہ وہ خود اسلام آباد آئیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس تاریخی کامیابی کی صورت میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے، جس کے بعد اسلام آباد عالمی امن کا مرکز بن جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان خبروں کو تقویت دیتے ہوئے امریکی اخبار ‘نیویارک پوسٹ’ کے رپورٹر سے گفتگو میں کہا کہ “ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں”۔ ٹرمپ نے پاکستان کو مذاکرات کے لیے ترجیحی مقام قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کارکردگی کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ وہاں “فیلڈ مارشل بہترین کام کر رہے ہیں”۔ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد اگلے دو روز سفارتی لحاظ سے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

ویٹو یا تو ختم کیا جائے

2026-04-15

پاکستان نے کہا ہے کہ ویٹو یا تو ختم کیا جائے یا اس کے استعمال کو محدود کیا جائے۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے ویٹو کے معاملے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اہم معاملات پر عدم کارروائی ویٹو کے غلط یا بے جا استعمال کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ ویٹو کو یا تو ختم کیا جائے یا اس کے استعمال کو محدود کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویٹو میں کسی بھی قسم کی توسیع یا نئے مستقل ارکان کا اضافہ قابل قبول نہیں۔ عاصم افتخار احمد نے ویٹو کے استعمال میں شفافیت اور جوابدہی بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طاقت کے توازن کیلئے سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب ارکان کی تعداد بڑھنے سے مستقل ارکان کا اثر و رسوخ کم ہوگا اور عالمی نمائندگی بہتر بنائی جا سکے گی۔ پاکستانی مندوب کے مطابق سلامتی کونسل کی اصلاحات جامع ہونی چاہئیں اور ویٹو کا مسئلہ بھی اس عمل کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔

موسم گرما کی چھٹیاں کب

2026-04-15

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور نصاب کی بروقت تکمیل کے لیے تعلیمی کلینڈر میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے۔ ان تجاویز کا بنیادی مقصد تعلیمی سال کے دوران تدریسی دنوں کی تعداد کو بڑھا کر کم از کم 180 سے 190 دن تک لانا ہے تاکہ طلبہ کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔ وزیر تعلیم کے مطابق، اس وقت تعلیمی سال میں چھٹیوں کی بھرمار کی وجہ سے اصل تدریسی وقت بہت کم رہ جاتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے موسم گرما کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن اور موسم سرما کی چھٹیوں میں 5 سے 6 دن کی کمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔ اس کے علاوہ، تعلیمی سیشن کو منظم کرنے کے لیے ہر دوسرے ہفتے (Alternate Saturday) کو اسکول کھولنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ایک اہم پیش رفت یہ بھی ہے کہ میٹرک اور او/اے لیولز کے طلبہ کے لیے الگ الگ تعلیمی کلینڈرز تیار کیے جائیں گے تاکہ بین الاقوامی امتحانات کے شیڈول کے مطابق پڑھائی مکمل کی جا سکے۔ یاد رہے کہ مارچ 2026 میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایندھن کے بحران کی وجہ سے اسکولوں میں طویل بندش رہی تھی، جس کے بعد اب حکومت تدریسی عمل کو تیز کرنے کے لیے یہ اقدامات کر رہی ہے۔