وزیراعظم شہباز شریف اگلے48گھنٹوں میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب کے دورے پر جائیں گے،وزیراعظم کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دورہ کی دعوت ملی ہے،وزیراعظم شہبازشریف 48گھنٹوں میں ریاض جائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کا وفدبھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائے گا۔ دورہ کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر صلاح و مشورے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے بعد ترکی بھی جائیں گے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔