پنجاب حکومت کا فری سولر پینل

پنجاب حکومت نے فری سولر پینل سکیم میں 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے،اضافی فنڈز سے مزید سولر سسٹمز تقسیم ہوں گے۔
نجی ٹی وی ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر سکیم کی مدت دسمبر 2026 تک بڑھادی گئی۔ مجموعی طور پر 94 ہزار سے زائد سسٹم فراہم کیےجائیں گے جن پر 10 ارب روپے کے قریب لاگت آئے گی۔
قرعہ اندازی کے ذریعےکم آمدن والےصارفین کو مفت سولرسسٹم فراہم کیے جائیں گے،پنجاب کےتمام اضلاع اورتحصیلوں میں سکیم کا اطلاق ہوگا،اب تک 8 لاکھ سےزائددرخواستیں موصول ہوچکی ہیں،اس سے قبل جون 2026تک سکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین سکیم کے اہل ہوں گے، قرعہ اندازی سے کم آمدن والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




