وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد میں امریکاایران مذاکرات کی تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا جائزہ لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرملکی مہمانوں کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی،محسن نقوی کاکہناتھا کہ مذاکرات کااسلام آباد میں انعقاد پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔وزیر داخلہ نے وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ریڈزون مکمل سیل، صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی،وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔