نائب وزیراعظم اسحاق ڈارا ور سعودی وزیر خارجہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارا ور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ کاکہناتھا کہ دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اظہارتشویش کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے جنگ بندی کے احترام اور عملدرآمد پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے پر بھی زوردیا۔اسحاق ڈار نے پائیدار امن کیلئے سعودی عرب کی حمایت کو سراہا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




