اوورسیز پاکستانیوں کی بطور زرمبادلہ بھجوائی

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئی منصوبوں پر کام کر رہا اور اس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے جبکہ اوورسیز پاکستانی زرمبادلہ کے طور پر جو رقم بھیجتے ہیں ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں اس کا بڑا رول ہے- ان خیالات کا اظہار یواے ای کے دورے پر آئے او پی ایف کے چئیرمین سید قمر رضا نے اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک ظہرانہ میں کیا-
او پی ایف کے چئیرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم کے چیئرمین اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبر میاں منیر ہانس کی جانب سے کیا گیا تھا۔
تقریب میں قونصل جنرل آف پاکستان حسین محمد ، پاکستان قونصلیٹ دبئی کے دیگر اعلی افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا نے اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے شرکائے تقریب کو آ گاہ کیا- انہوں نے اس موقعے پر شرکاء کی جانب سے پوچھے گِئے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا اوپی ایف کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں حکومتی تعاون سے مختلف اسکیموں پر کام جاری ہے ۔اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین شبیر مرچنٹ، بزنس کونسل شارجہ کے قائم مقام صدر سید سلیم اختر اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوھدری خالد حسین نے بھی خطاب کیا اور پاکستانی برادری کے تجارتی تعلیمی اور سماجی مسائل کی نشاندہی کی ۔ قونصل جنرل آف پاکستان حسین محمد نے موجودہ صورت حال میں محتاط اور ذمہ دارانہ طرزعمل اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افوہوں پر کان نہ دھریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ اپنے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے لیئے ہمہ وقت تیار ہے ۔
تقریب کے میزبان میاں منیر ہانس ن
ے او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیئے او پی ایف اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے امارات میں مقیم پاکستانیوں کو یہاں کے قوانین کا مکمل احترام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم اپنے اماراتی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ضرورت پڑنے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے- میاں منیر ہانس نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور عرب امارات پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذ مت کی ۔
اس موقع پر چیئرمین اوپی ایف اورقونصل جنرل آف پاکستان کو تقریب کےشرکاء کی جانب سے گلدستے پیش کئے گئے ۔ پروگرام کی نظامت ملک محمد اسلم نے اپنے مخصوص انداز میں کی اور پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی توا ضع پرتکلف ظہرانے سے کی گئی- تقریب میں حسین محمد قونصل جنرل پاکستان دبئی، عمران شاہد اور محمد جنید کمیونٹی ویلفیئر اتاشی، شبیر مرچنٹ، اقبال داؤد، راشد اشرف، چوہدری خالد حسین، انجینئر محمد زبیر خان، سید سلیم اختر، نوید احمد، سابق ممبر پنجاب اسمبلی حاجی امجد، ملک اسلم، ملک یاسر اعوان، ڈاکٹر ظفر طاہر، شوکت بٹ، عبد المجید مغل، مرزا ظفر محمود، علی راؤ، ملک شہزاد ایڈوکیٹ ، نورمگسی ، ظہیر احمد گجر، عثمان اعظم خان، نثار محمود خٹک، دانیال منیر ہانس، دانش حیدری، پریم متھرانی، ڈاکٹرعباس قریشی، عرفان جنجوعہ، شمشیر علی راؤ، اسلم سرکانی، ندیم شاہد، ڈاکٹر خالد شیخ، چوہدری ذ والفقار گجر، ضمیر احمد، طاہر منور، بابر بھٹی، رانا صفدر، شفیق صدیقی، وسیم نذر، عنایت اللہ ، خالد بھٹی، عمر بلوچ، قاری میاں منور,، اسد علی خان ، احسان شفیق گوگا اور دیگر کمیونٹی ممبران بھی شامل تھے ۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




