بھارت نے دوبارہ للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنادیں گے: خواجہ آصف    space    خیبر پختونخواکے مسائل پر پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک پیج پر، وفاق سے صوبےکے حقوق ادا کرنےکا مطالبہ کردیا    space    دنیا امریکا اور اسرائیل آئندہ ہفتے ایران پر حملےکی تیاری کر رہے ہیں: خبر ایجنسی    space    وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی شدید مذمت    space    آئی ایم ایف کا پاکستان سے سیلز ٹیکس میں ہر قسم کی چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ    space    آئی ایم ایف کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5500 روپے اضافےکا مطالبہ    space    رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں    space   

محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات،


2026-04-09

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امریکی سفیر نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے مضبوط سفارتی کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا، ملاقات میں اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات سے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔ محسن نقوی کاکہناتھا کہ امریکی نائب صدر، اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنرہمارے خصوصی مہمان ہوں گے،مہمانوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا جامع پلان تیار ہے،امریکی سفر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے کاروباری مراکز

2026-05-19

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کاروباری اوقات کار سے متعلق اہم رعایت دے دی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 31 مئی تک ملک بھر میں کاروباری مراکز کو بندش کے مقررہ اوقات کار سے استثنیٰ دے دیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مئی تک ملک بھر میں دکانوں، کاروباری مراکزکو بندش کے مقررہ اوقات سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، ڈپارٹمنٹل اسٹورز اور شاپنگ مالز ہفتہ بھر معمول کے مطابق کھلے رہ سکیں گے۔ مزید برآں بیکریز، تندور، ریسٹورنٹس اور کریانہ اسٹورز بھی مقررہ اوقات سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکومت سندھ نے 500 نئی

2026-05-19

حکومت سندھ نے 500 نئی ای وی بسوں کی منظوری دے دی جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔ سندھ اسمبلی میں رکن ایم کیو ایم پاکستان نصیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منگھوپیر کے علاقے میں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں، میں پہلے بھی آواز اٹھا چکا ہوں کہ بسیں چلائی جائیں۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی، بنارس اور دیگر علاقوں میں بس سروس شروع کریں گے، مختلف روٹس پر بھی نئی بسیں چلائی جائیں گی، تین نئے روٹس شروع کر رہے ہیں،سندھ بھر میں بسوں کا نیٹ ورک بڑھا رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ جو نشاندہی کی گئی حکومت اس پر کام کر رہی ہے، حکومت سندھ نے 500 نئی ای وی بسوں کی منظوری دے دی ہے، ٹنڈو الہ یار ،خیر پور اور روہڑی سمیت نئے روٹس شروع کیے ہیں، کراچی میں گلشن معمار سے نیا روٹ شروع کیا ہے۔ رکن ایم کیو ایم معاذ محبوب نے کہا کہ میرے حلقے سمیت ہر جگہ گٹکا ماوا مل رہا ہے، یہ کام پولیس سرپرستی میں ہو رہاہے، منشیات کھلے عام بک رہی ہے، وزیر داخلہ صاحب میرے حلقے میں چلیں میں نشاندہی کروں گا جس پر وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ گٹکا ماوے کی روک تھام کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پنجاب میں ماڈل ولیج پروگرام کے

2026-05-19

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پنجاب میں ماڈل ولیج پروگرام کے تحت 2 ہزار دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے، روابط میں اضافےکے لیے شاہراہوں اور بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے رہے ہیں۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ورلڈ اربن فورم سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب میگا پروجیکٹ کے تحت صفائی کا جامع نظام مرتب کیا، ایس سی او نے لاہور کو اہم ثقافتی شہر قرار دیا ہے، سیاحت کے شعبے پر توجہ مرکوز ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھرپور مہمان نوازی پر آذربائیجان کی قیادت کی مشکور ہوں، صدر الہام علیوف کی قیادت میں آذربائیجان کی ترقی قابل تحسین ہے، پاکستان کی قیادت اور عوام کی طرف سے محبت کا پیغام لائی ہوں، ورلڈ اربن فورم میں شرکت پر خوشی ہے۔ ورلڈ اربن فورم کی سائیڈ لائنز پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ خوشگوار اور تعمیری ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان رہنماؤں میں بلغاریہ کے صدر رومین رادیو، کرغز ریپبلک کے صدر داسیر جاپارو، ازبکستان کے صدر شووکت میزیر یوو، جارجیا کے وزیر اعظم ارکلی کوباخدیز شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں پائیدار، مضبوط اور عوام دوست شہری ترقی کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس سے پہلے مریم نواز نے باکو کے قدیم علاقے میں جا کر تندور میں روٹی بھی بنائی۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں

2026-05-19

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی 3 ماہ کی چھٹیاں دینےکا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نےدائرکی ہے، جسٹس خالد اسحاق درخواست پر کل سماعت کریں گے۔ درخواست میں پنجاب حکومت، محکمہ اسکولز ایجوکیشن دیگرکو فریق بنایاگیا ہے، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے3 ماہ کی موسم گرماکی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا، پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر120 دن کارہ گیا ہے، امریکا، انگلینڈ سمیت دیگر ممالک میں تعلیمی سال230 دن کاہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 3 ماہ تعلیمی ادارے بندکرنے سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوگی، استدعا کی گئی کہ عدالت 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنےکا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ عدالت تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات 6 سے8 ہفتے کرنے کا حکم دے۔

ملک میں دوبارہ شفاف اور منصفانہ

2026-05-19

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہےکہ ملک میں دوبارہ آزاد شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں تاکہ حقیقی عوامی نمائندگی سامنے آسکے۔ کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صدر زرادی ایوان صدر میں رہتے ہوئے کوئی سیاسی کردار ادا نہیں کرسکتے، انہیں نیچے اتر کر بات کرنا ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس و قت ملک جس گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے اسے سنجیدگی سے لیا جائے، کے پی اور بلوچستان میں امن وامان مخدوش ہے، اندرون سندھ ڈاکوؤں کا راج ہے، حکمران امن وامان کے لیے سنجیدہ نہیں، نہ معیشت کی فکر ہے، آج کوئی شخص روزمرہ کی ضرورت پوری نہیں کرسکتا ہے نہ بچوں کو اچھی تعلیم دلاسکتا ہے، بین الاقوامی حالات کو بنیاد بنا کر عوام پر مہنگائی کا پہاڑگرا دیا گیا ہے۔ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بظاہر عوام کو ووٹ ڈالنےکی اجازت ہے لیکن عوامی رائے کو بدل دیا جاتا ہے، آج کی پارلیمنٹ کیا قوم کی نمائندہ ہے؟ یہ زبردستی کب تک چلےگی، عوام سے ہی ریاست بنتی ہے، اس پہلو کو نظرانداز کیا جائے تو کیا بچتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھائیسویں ترمیم پرحکومت کی طرف سےکوئی واضح بات نہیں آئی، ہم نظام کے اندر رہتے ہوئے ہر معاملے پربات کرنےکے لیے تیار ہیں، ہم نظام سے باہرکسی مسئلے پر بات کرنے کے قائل نہیں، الیکشن دوبارہ شفاف ہوناچاہیے تاکہ ملک آگے بڑھے اور عوام کے مسائل حل ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لیے ناگزیر ہیں۔ دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

لیگی ایم پی اے عظمیٰ کاردار

2026-05-18

لیگی ایم پی اے عظمیٰ کاردار جم کرتے ہوئے سر پر راڈ لگنے سے زخمی ہو گئیں۔ عظمیٰ کاردار کو سروسز ہسپتال میں سر پر ٹانکے لگائے گئے،بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روزانہ تقریباً ایک گھنٹہ ٹریننگ کرتی ہوں۔ آج وزن کی ٹریننگ کے دوران راڈ ٹھیک سے بند نہیں کر پائی،ایم پی اے عظمیٰ کاردار سروسز ہسپتال سے ٹریٹمنٹ لینے کے بعد گھر روانہ ہوگئیں۔

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے

2026-05-18

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے تحت ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے پر اطمینان کا اظہارکیاہے۔ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ مغربی دریاؤں پر بھارت کی آبی کنٹرول صلاحیت معاہدے کے تحت ٹھوس حدود کی پابند ہے،پانی کے منصوبوں کی حدود محض رسمی نہیں بلکہ ڈیزائن کے مرحلے پر ہی لاگو ہوتی ہیں۔ رن آف دی ریور منصوبوں میں ذخیرہ آب کا تعین حقیقی ڈیٹا اور عملی ضروریات پر ہونا چاہیے،منصوبہ جاتی پیداواری صلاحیت اور متوقع لوڈ حقیقی، قابل دفاع اور شواہد پر مبنی ہونے چاہئیں۔ فرضی پیداواری صلاحیت یا غیر حقیقی مفروضوں پر ذخیرہ آب میں اضافہ جائز نہیں کیاجاسکتا،آپریشنل یقین دہانیاں تکنیکی شواہد اور ڈیزائن جواز کا متبادل نہیں ہو سکتیں۔ بھارت معاہدے کے تحت منصوبہ جاتی معلومات اور مکمل ڈیٹا فراہم کرنے کا پابند ہے،معلومات کی عدم فراہمی کی صورت میں منصوبے کی معاہدے سے مطابقت ثابت نہیں ہوتی۔ کم از کم پانی کے بہاؤ کی ذمہ داری کو ذخیرہ آب کے حساب میں شامل کرنا لازم ہے،ثالثی عدالت کافیصلہ حتمی، لازمی اور قانونی حیثیت کا حامل ہے۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے تحت حقوق کے تحفظ اور تنازعات کے پُرامن حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر

2026-05-18

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع چلاس سے 2 مریض بذریعہ ایمبولنس لاہور منتقل کردئیے گئے۔ گردوں کی موروثی بیماری میں مبتلا 12 سالہ ثنا اللہ اور 14 سالہ عطا اللہ لاہور منتقل کئے گئے،وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر ریسکیو کی 2 گاڑیاں خصوصی طور پر چلاس بچوں کو ریسکیو کرنے گئیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دونوں بچوں کو مکمل نگہداشت کے ساتھ پی کے ایل آئی منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم بچوں کا علاج اور نگہداشت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن عوام کی بلا تفریق خدمت ہے،چلاس کے بچوں کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقلی اسی وژن کا آئینہ دار ہے،مریم نواز انسانیت کی خدمت کو سیاست سے بالا تر رکھنا جانتی ہیں۔

اسپیکر کے پی اسمبلی نے گندم

2026-05-18

اسپیکر کے پی اسمبلی نے گندم اور گیس بحران پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس کل صبح 11 بجے رحمان بابا کانفرنس روم میں ہوگا،اجلاس میں پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی سے متعلق لائحہ عمل پر بات ہوگی۔ گیس کی محدود سپلائی اور سی این جی بندش پر بھی غور کیا جائیگا،گورنر فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پارلیمانی لیڈرز کو اجلاس میں مدعو کرلیا گیا۔ وزیر قانون، وزیر اطلاعات اور مشیر خزانہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل اور متعلقہ سیکریٹریز کو بھی طلب کرلیاگیا۔

سندھ طاس معاہدے پر پی اے سی

2026-05-18

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر پی اے سی کافیصلہ پاکستان کی قانونی فتح ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کو بین الاقوامی فورمز پر کڑے سوالات کا سامنا ہے،پاکستان نے ہر مرحلے پر قانون، سفارتکاری اور اصولی مؤقف کا راستہ اپنایا۔ پی اے سی کے فیصلے نے بھارت کے مؤقف کی کمزوری عالمی سطح پر بے نقاب کر دی،سندھ طاس معاہدہ خطے کے استحکام اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی بنیاد ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان نے ذمہ داری، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا۔