جنگ بندی: ایران کا آبنائے ہرمز سب کیلئے 2 ہفتے کیلئے کھولنےکا اعلان    space    وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے وفود کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا    space    ٹرمپ نے کیسے امریکا کو ایران جنگ میں گھسیٹا؟ سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے    space    امریکا ایران جنگ بندی: پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 12 ہزار پوائنٹس کا اضافہ    space    پاکستانی سفارتکاری کے دنیا بھر میں مثبت اثرات، تیل کی قیمت میں 19 فیصد تک کمی    space    دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، امریکاکو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبورکر دیا: ایران    space    سلامتی کونسل میں روس اور چین نے آبنائے ہُرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا    space   

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب


2026-04-08

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج طلب کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کو اب تک کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ایران اور امریکا جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر بھی غور ہوگا۔

پاکستان کا دل سے شکریہ،

2026-04-08

ایران نے پاکستان کا دل سے شکریہ کرتے ہوئے 2 ہفتوں کیلئے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ "برادر ملک کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خطے میں جنگ کے خاتمے کیلئے کی جانے والی انتھک کوششوں پر دلی تشکر، آئندہ دو ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ ممکن ہوگی، ایران پر حملے روک دیئے جائیں تو ہماری افواج بھی دفاعی کارروائیاں معطل کر دیں گی۔"

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایران اور امریکہ

2026-04-08

وزیراعلی مریم نواز نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بند ی میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جنگ بندی کے لئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏تاریخ عالم میں جب جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہ "پاکستان" ہی لکھا جائے گا ۔دنیا کو جنگ سے بچانے کے پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے ، یہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ خطے میں امن کےلئے پاکستان کا کردار تسلیم کر نا بہت بڑا اعزاز ہے، عالمی اور خطے کی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی۔پاکستان میں امن معاہدے کے لئے مذاکرات بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔ دنیا کے قدیمی تہذیب و تمدن کو بچانے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

جنگ بندی پر اظہار تشکر، وزیراعظم ن

2026-04-08

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جنگ بندی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے امریکی و ایرانی وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فریقین کی جانب جنگ بندی پر اتفاق کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے انتہائی عاجزی کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ لبنان اور دیگر جگہوں پر فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس پرتپاک اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں اور دونوں ممالک کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور تمام تنازعات کے تصفیہ اور ایک حتمی معاہدے کیلئے مزید بات چیت کیلئے جمعہ 10 اپریل 2026ء کو فریقین کے وفود کو اسلام آباد میں مدعو کرتا ہوں۔ وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ فریقین نے قابل ذکر حکمت اور سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے مقصد کو آگے بڑھانے میں تعمیری طور پر مصروف عمل رہے ہیں، ہمیں پوری امید ہے کہ ’اسلام آباد مذاکرات‘ پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں گے، مزید اچھی چیزیں بانٹنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر سے درخواست کی تھی کہ سفارتکاری کو موقع دینے کیلئے ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتوں کی توسیع کی جائے، انہوں نے ایران سے بھی آبنائے ہرمز کو 2 ہفتوں کیلئے کھولنے کی درخواست کی تھی، جس پر فریقین نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی دور اندیش قیادت

2026-04-08

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پُرعزم اور دور اندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نےعظیم عزت سے نوازا، آپ کی پُرعزم اور دوراندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا۔ سینئر وزیر نے کہا کہ انہوں نے لاکھوں معصوم جانوں کو محفوظ بنایا اور دنیا کو تباہی کے دہانے سے واپس لائے، یہ اعلیٰ ترین قیادت کی بہترین مثال ہے، یہ پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحاد، وقار اورعزت کا ایسا لمحہ جس پرملک وبیرونِ ملک ہر پاکستانی کو ناز ہے، ٹرمپ اور ایرانی قیادت کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے مذاکرات کے راستے کا انتخاب کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کا جنگ بندی میں

2026-04-08

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم جنگ بندی میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پاکستان کا خاموش، مؤثر سفارتکاری کا شکریہ۔ جین میریٹ نے لکھا کہ پاکستان کا شکریہ کہ اس نے اس اہم جنگ بندی میں کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا سویلین انفراسٹرکچر پر حملوں کی ڈیڈ لائن سے صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہی جنگ بندی کا اعلان کیا۔

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب

2026-04-08

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج طلب کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کو اب تک کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ایران اور امریکا جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر بھی غور ہوگا۔

پاکستان کو عالمی امن کے فروغ اور

2026-04-08

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی امن کے فروغ اور مؤثر سفارتکاری پر نوبیل انعام ملنا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرِ اعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا جنگ بندی میں کامیاب ثالثی پر شکریہ ادا کیا۔ شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن، مکالمہ اور علاقائی استحکام کے لیے عزم ایک بار پھر نمایاں ہوا ہے، ایران، امریکہ اور اتحادیوں کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، یہ کامیابی اعلیٰ درجے کی دانشمندی، استقامت اور قیادت کی عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان کی تعمیری سفارتکاری عالمی سطح پر مؤثر ثابت ہوئی ہے، پاکستان کو عالمی امن کے فروغ اور مؤثر سفارتکاری پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، انہوں نے اسلام آباد مذاکرات کو دیرپا امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ خطے میں بامعنی مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کا کردارہمیشہ سے قابلِ فخر ہے، پاکستان ہم آہنگی، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے جبکہ مستقبل کے لیے امن اور شراکت داری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

ایران-امریکہ سیز فائر میں پاکستان کا کردار

2026-04-08

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الحمدللہ آج دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان سیز فائر میں پاکستان کا مثبت اور مؤثر کردار ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، درست سیاسی و سفارتی حکمت عملی کے باعث پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن کا ایک اہم ستون بن چکا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص ٹولہ اس کامیابی پر بھی ناخوش ہے، جو ہر مثبت پیش رفت کو متنازع بنانے کی کوشش کرتا ہے، عوام کو دیکھنا چاہیے کہ کون عناصر پاکستان کی ہر کامیابی سے ناخوش ہو کر منفی رویہ اختیار کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کو ڈیفالٹ کی خبروں سے جوڑا جاتا تھا، مگر آج پاکستان ایک ذمہ دار اور باوقار عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

2026-04-08

وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب بھی متوقع ہے جس میں شہباز شریف خطے کی تازہ صورتحال اور پاکستان کے مؤقف اور قیام امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور کھپت سے متعلق حکومتی حکمت عملی بیان کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ توانائی بحران اور ایندھن کے استعمال میں بچت سے متعلق اقدامات پر بھی بات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم عوام سے مشکل حالات میں قومی یکجہتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کریں گے خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوگا،علاقائی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی آئندہ سفارتی حکمت عملی پر غور ہوگا۔ عوامی ریلیف اور معاشی استحکام سے متعلق اقدامات کا جائزہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس کے بعد وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات متوقع جبکہ وزیراعظم کیجانب سے قوم کو آج اہم معاملات پر اعتماد میں لیے جانے کا بھی امکان ہے۔ ملکی استحکام، معاشی بہتری اور امن کے قیام کیلئے حکومتی لائحہ عمل بھی قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔

ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ

2026-04-07

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس میں ملک بھر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات ، توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے حوالےسے اہم جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی ،یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی مشاورت سے کیا گیا ہے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور ہر قسم کے مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے ۔بیکریاں، ریسٹورنٹ تندور، اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے بند کر دیئے جائیں گے. میرج ہالز، مارکیز، اور دیگر کمرشل جگہیں جن میں شادیاں منعقد ہوتی ہیں ، رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گی۔ نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات 10 بجے رات کے بعد منعقد کرنے پر پابندی ہو گی ۔میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں مارکیٹس اور دیگر اوقات کار کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں دی گئی سبسڈی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ؛ 1 لاکھ ٹرانزیکشن ہو چکی ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزرائےاعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا ،بلوچستان، گلگت بلتستان اور وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے قومی اہمیت کے ان اہم معاملات میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا۔سندھ حکومت کی سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے. مجھے امید ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ بھی اس حوالے سے جلد مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے بعد، اس فیصلے میں شامل ہو جائیں گے ۔گلگت شہر اور مظفرآباد شہر میں انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لئے مفت ہو گی ؛ تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی ۔