اسحاق ڈار کاکینیڈا کی وزیرِ خارجہ سے رابطہ

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا، اعلیٰ سطح کے رابطوں کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں بھی مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




