ہمیں ثالثی پر طعنے دے رہے ہیں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر بھارت اس وقت رل گیا ہے، مودی سمیت چار پانچ کا یہ گروپ اس وقت اپنا منہ نوچ رہے ہیں۔ ہمیں ثالثی پر یہ طعنے دے رہے ہیں تو یہ یوکرین میں کیا کررہے تھے؟
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی قیادت موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کررہی ہے، خلفشار میں گھرے ہوئے ممالک کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔سب ممالک کا یکساں مفاد ہے کہ امن قائم ہو، بھارت کے ساتھ جنگ کے بعد مسلم دنیا میں پاکستان کا کردار بہت واضح ہوا ہے، پہلے ہمارا اتنا کلیدی کردار نہیں رہا اب پاکستان پر دنیا کا اعتماد قائم ہوا ہے۔ پاکستان کی قیادت اور ہائبرڈ سسٹم اس وقت ڈیلیور کررہا ہے، ہمیں موقع ملا ہے کہ تاریخ میں اپنا مقام بنائیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان الگ نہیں رہ سکتا، دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان اتنے بڑے تنازع میں ثالثی کررہا ہے، ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کے جواب میں کہا کہ مودی سمیت چار پانچ کا یہ گروپ اس وقت اپنا منہ نوچ رہے ہیں، ہمیں ثالثی پر یہ طعنے دے رہے ہیں تو یہ یوکرین میں کیا کررہے تھے؟ یوکرین کی جنگ تو آج بھی ختم نہیں ہوئی بھارتی اس وقت بڑا کریڈٹ لے رہے تھے، سفارتی سطح پر بھارت اس وقت رل گیا ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




