پاکستان متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)نے فوری طورپر 28ویں ترمیم لانے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں28ویں ترمیم فوری طور پر لائی جائے،منتظر ہیں 28ویں ترمیم میں عوام کو خوشخبری دی جائے، وزیراعظم کا ساتھ دینے کیلئے ایم کیو ایم نے کچھ نہیں مانگا،عوام کو حق دینے کیلئے آئین سازی کی گئی،پاکستان کے عوام سے درخواست ہے کہ متحد ہو جائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہناتھا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ ہمارے دروازے تک پہنچ چکی ہے،کسی کو اندازہ نہیں کہ جنگ کے خطے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے،پاکستان ثالثی اور مذاکرات کیلئے پرعزم ہے،کچھ پتہ نہیں آئندہ دنوں میں خطے کی کیا صورتحال ہو گی،ان کاکہناتھا کہ جنگی حالات میں عوام بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں،پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے،پاک فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شوہر نے مجھے ڈالرز میں عیدی دی: حنا نیازی خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ مطالبہ کرتے ہیں28ویں ترمیم فوری طور پر لائی جائے،منتظر ہیں 28ویں ترمیم میں عوام کو خوشخبری دی جائے،وزیراعظم کا ساتھ دینے کیلئے ایم کیو ایم نے کچھ نہیں مانگا، عوام کو حق دینے کیلئے آئین سازی کی گئی، پاکستان کے عوام سے درخواست ہے کہ متحد ہو جائیں،ہم اپنے حصے کااختیارعوام کو دینا چاہتے ہیں۔ان کا مزیدکہناتھا کہ عوام ہی ملک اور جمہوریت کو بچا سکتے ہیں،ملک اور خطے کو تشویشناک صورتحال کا سامنا ہے۔ فاروق ستار کاکہناتھا کہ پاکستان کے ہر شہری کو اپنے فیصلے کرنے کا حق ان کی دہلیز پر دیا جائے،وقت آ گیا ہے پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت کو ختم کیا جائے،ملک میں مکمل طور پر بااختیار بلدیاتی نظام قائم کرنا ہوگا۔ان کاکہناتھا کہ کراچی سٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔ کراچی: سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد اغوا ہونیوالی لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار مصطفیٰ کمال کاکہناتھا کہ پاکستان کا نظام 4وزرا کے ہاتھوں میں ہے،ملک پر کرائسس آتے ہی پیٹرول کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔