اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی موجودگی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا چیک اپ کیا گیا۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تشکیل دیئےگئے 5 رکنی ڈاکٹرز کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ کیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے دوران ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں، 2گھنٹے طویل چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔