وزیراعلیٰ مریم نواز کاعید پر زائد کرایہ

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر مقرر کیے گئے کرایوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق مریم نواز نے روزے دار مسافروں کے افطار کا اہتمام کرنے، بس سٹینڈز کی انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر بس سٹینڈ پر کرائے نامے نمایاں آویزاں کر کے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
اُنہوں نے بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمد و رفت کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




