ٹرمپ کا ایران پر مزید حملوں کا اعلان: اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی    space    عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا خدشہ    space    مقاصد کی تکمیل تک جنگ جاری رہےگی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملے کرنےکا اعلان    space    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک    space    ایران جنگ جاری رکھنےکے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ    space    کیا ثالث امریکا کی ضمانتوں پر اعتماد کر سکتے ہیں؟ پاکستان میں ایرانی سفیر کا سوال    space    ایران نے پاکستان اور دیگر ثالثوں کے ذریعے امریکی پیغامات موصول ہونےکی تصدیق کردی    space   

آیت اللہ علی خامنہ ای کی


2026-03-03

سابق وزیر اعظم اور صدرن لیگ نوازشریف نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں،آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت ایک بڑا نقصان ہے۔یہ ایران کی تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے۔

بلوچستان کے عوام محنتی اور باصلاحیت ہیں

2026-04-02

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہے بلوچستان کے عوام محنتی اور باصلاحیت ہیں، مگر افسوس کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ حکومتی عدم توجہی کے باعث بدامنی اور بنیادی حقوق سے محرومی کا شکار ہے۔ اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا گوادر کا ساحل پاکستان کے لیے حقیقی معنوں میں گیم چینجر بن سکتا ہے۔ بلوچستان کی سیاست میں اگر حقیقی عوامی نمائندوں کو موقع دیا جائے تو یہ صوبہ نہ صرف اپنی بلکہ پورے ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی

2026-04-02

پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور گوگل ٹیک ویلی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔معاہدے کے مطابق گوگل ٹیک ویلی پنجاب کے 1 لاکھ طلباء، فیکلٹی ممبران اور سپورٹنگ سٹاف کی گوگل کیرئیر سرٹیفیکیشن میں معاونت کرے گی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ طلباء، اساتذہ اور سپورٹنگ سٹاف کو ہزاروں ڈالرز کے مہنگے ترین کورسز مفت کروائے جائیں گے۔ ایم او یو کے مطابق 64 سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے طلباء و فیکلٹی ممبران گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔ طلباء کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے 14 جدید کورسز متعارف کروائے ہیں جن سے استفادہ کے بعد عالمی مارکیٹ میں ان کی ڈیمانڈ ہوگی۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ موجودہ سال یوتھ کا سال ہے۔ ڈیجیٹل سکلز میں طلباء کو بااختیار کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے۔ ٹیکنالوجی روز بروز ترقی کر رہی ہے۔ اس سے وابستگی ہی نوجوانوں کا روشن مستقبل ہے۔ نوجوانوں کو چیلنجز کو اے آئی کی مدد سے دور کرنے کا گڑ سکھا رہے ہیں۔ انہیں ٹیکنالوجی میں امپاور کریں گے۔ بہترین پرفارمنس والی 5 یونیورسٹیوں کے وی سیز کو ٹریننگ کیلئے گوگل ہیڈکوارٹرز بھیجیں گے۔

پرائیویٹ سیکٹر اور عوام الناس کا

2026-04-02

وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ خطے میں جاری جنگ کے سبب عالمی سطح پر فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور رسد میں کمی کے باوجود معاشی سرگرمیوں کو بحال رکھا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ مشکل حالات میں بھی پیٹرول کی سپلائی کو برقرار رکھا جائے تاکہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے ۔ اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت پر ہفتہ وار بنیادوں پر خصوصی سبسڈی دی جا رہی ہے ۔صوبائی سطح پر سرکاری اداروں میں فیول کے استعمال کو 50 فیصد تک کم کیا جا رہا ہے۔ غیر ترقیاتی اخراجات پر 25 فیصد تک کٹ لگا دیا گیاہے ۔ ضرورت پڑنے پر ترقیاتی اخراجات میں بھی کمی کی جائے گی ۔ حکومت کی یہ تمام کوششیں صرف اس وقت سود مند ثابت ہوں گی جب پرائیویٹ سیکٹر بھی اپنا کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کیا جہاں چیمبر کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات اور صوبے کی مجموعی سٹریٹجک معاشی پالیسی کے موضوع پر مکالماتی سیشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ نے چیمبر کے اراکین کو جنگ جاری رہنے کی صورت میں فیول کی سپلائی میں کمی اور پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکانات سے آگاہ کرتے ہوئے عوام الناس اور تاجر برادری کی جانب سے بھر پور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات کا آغاز خود حکومتی اراکین کی اخراجات میں کمی سے کیا گیا ہے کابینہ کے اراکین کو 2 ماہ کی تنخواہیں نہیں لیں گے اور نا ہی انھیں کوئی فیول دیا جائے گا۔ کابینہ اراکین اپنے فیول کا خرچ خود اٹھائیں گے ۔صوبائی وزراء کے پروٹوکول اور سرکاری دوروں پر مکمل پابندی ہو گی ۔اسمبلی اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز پر 25 فیصد کٹ لگایا دیا گیا ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہوں سے 2 دن کی تنخواہ کاٹی جا رہی ہے ۔ پبلک سیکٹر کمپنیوں کے بورڈ ممبرز کو آئندہ 2 ماہ بورڈ فیس ادا نہیں کی جائے گی۔ سرکاری سطح پر گاڑیوں اور دفتری آ ئٹمز کی خریداری پر مکمل پابندی ہو گی ۔ سبسڈیز کے دائرہ کو صرف ضرورت مند طبقہ تک محدود کیا جا رہا ہے۔ سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم کی پالیسی اختیار کی جا رہی ۔دفاترمیں صرف ضروری سٹاف حاضری دے گا۔ ہفتے میں تین دن چھٹی کے فیصلہ پر نظر ثانی کا فیصلہ جمعے، ہفتے اور اتوار کو پٹرول کی کھپت میں اضافے کی پیش نظر کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کے لیے باقاعدہ ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آئندہ 2 ماہ کے دوران تمام سرکاری خریداریوں اور اخراجات کی نگرانی اور اخراجات میں مزید کمی کے امکانات کامسلسل جائزہ لے گی ۔ صوبائی میڈیا کہ توسط سے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ فیول کے کم سے کم استعمال کو یقینی بنائیں ۔ پرائیویٹ سیکٹر اور عوام الناس کا تعاون فیول کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا سکتا ہے۔ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ترقیاتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی توجہ سے صحت، تعلیم اور فلاحی منصوبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ رمضان نگہبان پروگرام کے تحت لاکھوں مستحق خاندانوں تک مالی معاونت پہنچائی گئی، راشن کارڈ سکیم تحت فیکٹری ورکرز اور لیبر کو ریلیف فراہم مہیا کی جا رہی ہے۔ جبکہ کسان کارڈ کسانوں کو مالی معاونت مہیا کر کے زرعی شعبے کو مضبوط بنایا رہا ہے ۔ ٹیکس محکموں کی آٹومیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کو مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے ۔سسٹم میں جو نقائص باقی رہ گئے ہیں عوام کے فیڈ بیک سے وہ بھی دور کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 سال میں پنجاب حکومت نے صدی کے بدترین سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے باوجود ترقیاتی عمل کو متاثر نہیں ہونے دئیے۔ آ ئند ہ بھی حالات کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ ایران کی جنگ میں پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کی زمہ داری سونپی گئی ہے اسے بخوبی نبھائیں گے ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کے ہمراہ سیکرٹری انڈسٹریز محمد عمر مسعود بھی موجود تھے ۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹریز نے کہا کہ ماضی کے برعکس موجودہ حکومت کی پالیسی صنعت دوست ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کسی صورت انڈسٹری کی بندش کو ترجیح نہیں دیں گی۔ پاکستان میں 81 فیصد فیول مڈل ایسٹ سے آتا ہے یہی وجہ ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال ہمیں متاثر کر رہی ہے۔ فیول کی قیمتیں ایک بڑا چیلنج ہیں تاہم وفاقی و صوبائی حکومت سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے اور مئی تک فیول کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں گی۔ پرائیویٹ سیکٹر میں فیول کے استعمال میں کمی نہ آنا ایک تشویشناک امر ہے جس کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے الیکٹرک وہیکلز کے فروغ، ای ٹکٹنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے اخراجات میں کمی اور شفافیت کے فروغ پر بھی روشنی ڈالی۔ نائب صدر فیڈریشن آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ذکی اعجاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حالات میں کاروباری سرگرمیوں کا تسلسل انتہائی ضروری ہے تاکہ ریونیو کی پیداوار برقرار رہے۔ حکومت کی جانب سے فیول کی دستیابی کو یقینی بنانا قابل تحسین ہے اور وزیراعظم و وزیر اعلیٰ کے بروقت اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے پاس متبادل توانائی وسائل موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف موجودہ بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کاروباری برادری کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ مکالماتی سیشن میں مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں جن میں عوامی آگاہی مہم کے ذریعے فیول کے غیر ضروری استعمال کی حوصلہ شکنی، سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی روک تھام، تعلیمی اداروں کو غیر ضروری بندشوں سے بچانا، کار پولنگ اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ، اور کاروباری اوقات کار میں توازن پیدا کرنے جیسے اقدامات شامل تھے۔ مزید برآں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کیے بغیر کفایت شعاری کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پالیسی اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مسلسل رابطہ اور تعاون ناگزیر ہے، اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے ہی پائیدار معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ

2026-04-02

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی میں شدت لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم ہوں گے اور فوجی کارروائیاں مزید تیز کی جا سکتی ہیں۔ امریکی عوام سے خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایران کے اہم عسکری ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ ان کے بقول آپریشن اپنے اہم مراحل طے کر چکا ہے اور اب اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کی جانب سے ممکنہ خطرات میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس کے اسٹریٹجک عزائم کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مکمل اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ایران کی توانائی تنصیبات کو بھی ممکنہ ہدف قرار دیا۔

’’میکرون کی بیوی ان کے

2026-04-02

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون پر طنز کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ’فرانس کے میکرون کو فون کیا، جن کے ساتھ ان کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں اور وہ ابھی تک جبڑے پر لگنے والے وار (تھپڑ) سے سنبھل رہے ہیں‘۔ یہ پہلا موقع نہیں جب صدر ٹرمپ نے میکرون کا مذاق اُڑایا ہے۔ اس سے قبل ڈیووس میں میکرون کی تقریر کے دوران ان کے ہوا بازوں جیسے سن گلاسز پہننے پر بھی ٹرمپ نے طنز کیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس فرانسیسی صدر سرکاری دورے پر ویتنام پہنچے تھے جہاں ایئرپورٹ پر حکام اور صحافی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی اے پی کے کیمرہ مین نے چند سیکنڈز کی ویڈیو کلپ ریکارڈ کی جو بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتوار کی شام ویتنام کے شہر ہنوئی میں جہاز کا دروازہ کھلا تو سامنے کھڑے بظاہر کوئی بات کرتے ایمانویل میکخواں کے چہرے کو ان کی اہلیہ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے پرے دھکیلا۔ بعد ازاں انہوں نے بریگِٹ کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی لیکن بریگِٹ میکرون نے سیڑھیوں کا جنگلہ پکڑ کر اترنے کو ترجیح دی۔ صدر میکرون نے صحافیوں کو وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف ہنسی مذاق تھا۔ فرانسیسی خاتون اول بریگِٹ میکرون 72 سالہ ہیں اور صدر میکرون سے 24 سال بڑی ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات ہائی اسکول میں ہوئی تھی جب صدر میکرون کی عمر 15 سال اور بریگِٹ کی عمر 39 سال تھی۔ بعد ازاں 2007 میں دونوں نے شادی کی۔

معذور بھائی کے سامنے بہن سے

2026-04-01

شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالہ میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اس کے معذور بھائی کے سامنے مبینہ زیادتی اور قتل کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

خیبر پختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں

2026-04-01

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 مارچ 2026ء کو خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ترجمان کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران فورسز نے مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے جاری آپریشن عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں 13 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اور باڑہ میں دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے، وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا میں فتنۃ الخوارج کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ دہشتگردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

آبنائے ہرمزضرور کھلے گی

2026-04-01

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’آبنائے ہرمز یقیناً دوبارہ کھلے گی، لیکن آپ کے لیے نہیں؛ یہ ان لوگوں کے لیے کھلی رہے گی جو ایران کے نئے قوانین کی تعمیل کریں گے۔‘ بی بی سی اردو کے مطابق اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں عزیزی نے ایران کے 1979 کے انقلاب کے بعد کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’مہمان نوازی کے 47 سال ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئے ہیں، ٹرمپ نے بالآخر ’حکومت کی تبدیلی‘ کا اپنا خواب پورا کر لیا ہے لیکن یہ تبدیلی خطے کی سمندری حکومت میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ پیرکو ایران کے نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے خبر دی تھی کہ ملک کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

اسحاق ڈار مہمان وزرائے خارج

2026-03-29

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مہمان وزرائے خارجہ کا استقبال کرتے ہوئے فرش پر گرگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دفتر خارجہ میں ایک استقبالیہ تقریب جاری تھی جہاں مشرق وسطیٰ تنازعہ میں ثالثی کی کوششوں کے لیے برادر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی آمد کا سسلہ جاری ہے، مہمانوں کے استقبال کے لیے ہونے والی اس تقریب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار دفتر خارجہ میں مہمان وزرائے خارجہ کا استقبال کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث فرش پر گرگئے، یہ تقریب سرکاری ٹی وی چینل پر براہِ راست نشر کی جارہی تھی جس میں دیکھا گیا کہ اسحاق ڈار ایک مہمان کے استقبال کے لیے آگے بڑھتے ہیں کہ اسی دوران اچانک ان کا پاؤں پھسلتا ہے اور نیچے گرجاتے ہیں، لائیو نشریات کے دوران یہ منظر بھی عکس بند ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے معاملے پر ثالثی کیلئے ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر خارجہ آج پہنچیں گے، جس کے بعد مشرقِ وسطیٰ تنازعہ کے حل کیلئے اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی، ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان پاکستان پہنچ چکے ہیں، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ خطے کی موجودہ صورتحال، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی کے امکانات پر تفصیلی غور کریں گے۔

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال،

2026-03-29

دفتر خارجہ نے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے دورہ اسلام آباد کی تصدیق کر دی۔ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی 29 سے 30 مارچ 2026 تک اسلام آباد کا اہم دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں بالخصوص خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام سے متعلق کوششیں زیر غور آئیں گی۔ اس موقع پر معزز مہمان شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو متوقع ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر جیسے برادر ممالک کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، اور یہ دورہ مختلف شعبوں میں تعاون، ہم آہنگی اور سفارتی روابط کو مزید فروغ دینے کا اہم موقع ثابت ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے، دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے برادر وزرائے خارجہ کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہنے کا منتظر ہوں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ وزرائے خارجہ کے دورہ کے دوران خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ سفارتی حکمت عملی، دفاعی تعاون اور کشیدگی کو کم کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔