ملک میں بھیک

2026-02-09
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بھیک مانگنا اب ایک منظم اور منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے طاقتور مافیا سرگرم ہے، انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے والے نیٹ ورکس کروڑوں روپے کماتے ہیں اور اس مقصد کے لیے بچوں، خواتین اور جعلی معذور افراد کو بھرتی کیا جاتا ہے۔ خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بڑی تعداد میں بھیک مانگنے والوں کو خلیجی ممالک بھیجا جا رہا ہے، جس کے باعث متعلقہ ممالک نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایک گھناؤنا کاروبار ہے جس میں ہوائی اڈوں پر تعینات مختلف محکموں کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت بھی سامنے آئی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ میں جنوبی پنجاب سے آ کر بھیک مانگنے والے گروہ طویل عرصے سے سرگرم ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف نمایاں کمی آئی ہے۔ عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد، ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھیک مانگنے والوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے اور اس نیٹ ورک کے ساتھ دیگر جرائم بھی منسلک ہیں، جن کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
عمران خان سے فوری
2026-02-09
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکلاء کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت میں تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی استدعا کی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ قابل سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا، مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارے خیال میں یہ کیس غیر مؤثر ہو چکا ہے، 24 اگست 2023 کا حکمنامہ تھا جس کے خلاف کیس آیا تھا۔ عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان کا ویزا نہ مل سکا عدالت کا کہنا تھا کہ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے، دیکھنا ہوگا کہ کیس غیر مؤثر ہو چکا یا ابھی چلایا جا سکتا ہے۔
ملک میں بھیک
2026-02-09
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بھیک مانگنا اب ایک منظم اور منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے طاقتور مافیا سرگرم ہے، انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے والے نیٹ ورکس کروڑوں روپے کماتے ہیں اور اس مقصد کے لیے بچوں، خواتین اور جعلی معذور افراد کو بھرتی کیا جاتا ہے۔ خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بڑی تعداد میں بھیک مانگنے والوں کو خلیجی ممالک بھیجا جا رہا ہے، جس کے باعث متعلقہ ممالک نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایک گھناؤنا کاروبار ہے جس میں ہوائی اڈوں پر تعینات مختلف محکموں کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت بھی سامنے آئی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ میں جنوبی پنجاب سے آ کر بھیک مانگنے والے گروہ طویل عرصے سے سرگرم ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف نمایاں کمی آئی ہے۔ عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد، ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھیک مانگنے والوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے اور اس نیٹ ورک کے ساتھ دیگر جرائم بھی منسلک ہیں، جن کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
علی امین گنڈاپور
2026-02-09
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی) رہنماؤں عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے احتجاج سے متعلق دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دیا۔ مارچ میں ہونے والے احتجاج سے متعلق ان دو مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے ملزمان کی مسلسل عدم حاضری پر ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو متعدد بار طلب کیا گیا۔ تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں بھیک مانگنا منظم اور منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، وزیر دفاع واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں احتجاج کے حوالے سے دو مقدمات درج ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان
2026-02-09
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں ہڑتال کے دوران گرفتار ایک شہری پر پولیس تشدد کے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے نوٹس پر ڈی پی او چمن نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے۔ اور پولیس اہلکاروں کا غیر انسانی رویہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار قانون کے دائرے میں رہ کر فرائض انجام دینے کے پابند ہیں۔ ہر شہری کی عزت نفس کا تحفظ پولیس کی بنیادی تربیت اور ذمہ داری کا حصہ ہے۔ اور اس اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب اشتہاری قرار وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف شفاف اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صوبائی حکومت قانون کی بالادستی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
پاکستان اب مصنوعی
2026-02-09
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظرنامے کو بدل دے گا اور یہ ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو ایک مضبوط ٹیکنالوجی پارٹنر کے طور پر سامنے لائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مشترکہ راہ پر عزم اور جوش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اب مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب انہوں نے تعلیم، صحت اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے، جن میں آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ان اقدامات میں ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ کی فراہمی، ای لائبریریز کا قیام، لاہور میں پہلا سیف سٹی منصوبہ اور ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام شامل ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ زمین کے ریکارڈ میں اصلاحات کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنایا گیا، جس سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملی۔ انہوں نے بتایا کہ لینڈ ریکارڈ اصلاحات سے ریونیو افسران کی بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہوا اور ای اسٹامپ پیپرز کے اجرا سے قومی آمدن میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں سے 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، جنہیں جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایک ملین غیر آئی ٹی پروفیشنلز کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دی جائے گی جبکہ اے آئی کے شعبے میں ایک ہزار مکمل فنڈز شدہ پی ایچ ڈی اسکالرشپس بھی فراہم کی جائیں گی۔ عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد، ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے، سپریم کورٹ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بندرگاہوں پر جدید اسکینرز اور آلات نصب کیے جا چکے ہیں، جبکہ حکومت دیہی علاقوں تک جدید تعلیم اور تکنیکی مہارتیں پہنچانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں، تاہم درست پالیسیوں کے ذریعے پاکستان اس شعبے میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔
کراچی: واٹر سپلائرز کی
2026-02-09
کراچی: دھابے جی کے مقام پر کراچی واٹر کارپوریشن کی پانی سپلائی کی لائن پھٹنے کے ساتھ ہی سائٹ اور دیگر انڈسٹریل ایریاز کو زیر زمین پانی سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں نے بھی ہڑتال کر دی جس کے باعث انڈسٹریل ایریاز میں کاروبار شدید متاثر ہوگیا۔ اس سلسلے میں سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم نے بتایا کہ سائٹ کی انڈسٹریز کی یومیہ 50 ملین گیلن پانی کی طلب ہے جبکہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے صرف ایک سے دو ملین پانی فراہم کیا جا رہا ہے، کارخانے چلانے کیلئے باقی ضرورت زیر زمین پانی سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار پوری کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھابے جی کے مقام پر زیر زمین لائن پھٹنے سے کراچی بھر میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، ایسے میں انڈسٹریل ایریا میں بھی پانی نہیں مل رہا، اس کے ساتھ ہی اپنے مطالبات کے حق میں زیر زمین پانی سپلائی کرنے والوں نے ہڑتال کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانی کی بندش کے باعث سائٹ کی 4500 فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں تاہم 1800 ایسے یونٹس ہیں جو پانی کے بغیر نہیں چل سکتے جو بند ہوگئے ہیں۔ احمد عظیم کے مطابق سندھ حکومت خاص طور پر میئر کراچی کو اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ سائٹ میں فیکٹریاں چلیں گی تو ملکی معیشت اگے بڑھے گی۔
عمران خان کے بیٹوں
2026-02-09
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے صاحبزادوں قاسم خان اور سلیمان خان کے پاکستان ویزا معاملے نے ایک بار پھر سیاسی اور سفارتی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق دونوں برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز کو ابھی تک ویزا جاری نہیں کیا گیا جبکہ معاملہ متعلقہ حکام کے پاس زیر غور بتایا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں بھائیوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواستیں جمع کروائی تھیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستوں میں بعض تکنیکی اور معلوماتی خامیاں موجود تھیں جنہیں درست کرنے کے لیے درخواست گزاروں سے رابطہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مطلوبہ معلومات مکمل طور پر فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے درخواستیں زیر التوا رہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ویزا درخواستوں کا حتمی فیصلہ اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے متعلقہ شعبے کی منظوری سے مشروط ہوتا ہے، جس کے باعث پراسیس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ماضی میں بھی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں کہ عمران خان کے صاحبزادے پاکستان آنے کے لیے ویزا منظوری کے منتظر رہے ہیں۔ دوسری جانب بعض غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ ان کے ویزے جان بوجھ کر روکے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے والد سے ملاقات نہ کر سکیں، تاہم حکومتی سطح پر اس مؤقف کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ویزا پراسیسنگ کے معاملات حساس نوعیت کے ہوتے ہیں اور بعض کیسز میں سکیورٹی اور دستاویزی تصدیق کے مراحل کے باعث وقت لگ سکتا ہے۔
اسلام آباد کی مسجد میں
2026-02-07
اسلام آباد کی مسجد میں خود کش حملہ کرنے والے بمبار کی شناخت ہو گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق خود کش بمبار نے افغانستان سے دہشتگرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی اور متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایاکہ افغانستان میں موجود مختلف دہشتگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں خطےکی سلامتی کےلیےخطرہ ہیں، پاکستان میں ہر دہشتگردانہ کارروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کارروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی شناخت نادرا کے ریکارڈ سے کی گئی، خود کش حملہ آور کا تعلق پشاور سے اور عمر 32سال ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 31 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران مسجد و امام بارگارہ خدیجتُہ الکبریٰ میں ہوا ، خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو اڑا لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پہلے فائرنگ کی آوازیں بھی آئیں، دھماکے کے بعد پولیس اور فوج کے دستوں اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا، تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کردی گئی۔
اس ظلم کا جواب ریاست
2026-02-07
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد خودکش حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی۔ اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن کے دشمن ہیں، حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اورطالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ سکیورٹی گارڈز نے حملہ آورکو چیلنج کیا جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی، خودکش حملہ آور نے نمازیوں کی آخری قطار میں اپنےآپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ وزیر دفاع کا کہناتھاکہ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عبرت ناک شکست کے بعد اپنی پراکسیوں کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، بھارت کی اب براہ راست جنگ لڑنے کی ہمت نہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 31 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران مسجد و امام بارگارہ خدیجتُہ الکبریٰ میں ہوا ، خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو اڑا لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پہلے فائرنگ کی آوازیں بھی آئیں، دھماکے کے بعد پولیس اور فوج کے دستوں اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تمام زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا، تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کردی گئی۔
وزیراعظم کا پاکستان اور ازبکستان
2026-02-07
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان باہمی تجارت کو 2029 تک 2 ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے پاکستان ازبکستان بزنس فارم سے خطاب میں ازبک سرمایہ کارو ں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بزنس فورم کی بدولت تجارتی سرگرمیاں 45 کروڑ ڈالر تک پہنچیں مگر اس میں مزید اضافے کی صلاحیت ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ازبکستان میں چاول اور آلو کی بہت ڈیمانڈ ہے جسے پاکستان پورا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد کے سمجھوتوں کو اہم پیشرفت قرار دیا۔ ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سمجھوتوں پر مؤثر عملدرآمدکےعز م کا اظہار کیا۔ دوسری جانب دفتر خارجہ نے پاکستان ازبکستان کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا، اعلامیے کے مطابق پاکستان نےازبک ٹرانزٹ کارگو کواپنی بندرگاہوں اور سڑکوں کے استعمال کی پیشکش کی جبکہ ازبکستان، افغانستان اورپاکستان کے ریلوے منصوبے کو متفقہ طور پر منظور کیا۔ ایوان صدر میں ازبکستان کے صد ر کو نشان پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
