پی ٹی آئی اور اپوزیشن

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا (کے پی) ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی پارٹی ارکان پر برہم ہوگئے اور کہا کہ ایک طرف حکومت دوسری طرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہی ہماری تذلیل کرتا ہے، ہم سب کو اپنی اپنی بساط اور صوبے کے مطابق کام کرنا ہوگا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق معین قریشی کا کہنا تھا کہ ہم انسان ہیں، ہرشخص کے ساتھ خوشی غمی ہوتی ہے، اگرکوئی شخص بیماری کی وجہ سے نہ آئے تو اس پرسوشل میڈیا پر الزامات لگائے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر ارکان صوبائی اسمبلی کی تضحیک کی جاتی ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہم پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




