وزیر اعلیٰ پنجاب کی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر گئیں -وزیر اعلیٰ نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کیا-کیپٹن محمد علی قریشی نے 22 اگست 2024 کو کولپور بلوچستان میں فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے خلاف لڑتے ہوئے جامع شہادت نوش کیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی بہادری اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں -
وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ کو جذبہ حب الوطنی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا-تعزیت کے دوران وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئرمنسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی تھے -
اس موقع پر محلے کے بچے بھی وہاں آ گئے جنہیں مریم نواز نے شفقت اور محبت سے نوازا-
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




