وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے، زندہ دلانِ لاہور ذمہ داری کے ساتھ خوشیاں منائیں، ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں، حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کریں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بسنت کی خوشیاں منائیں،ہم آپ کے ساتھ ہیں، پریشانیاں بھلا کر نیلے افق کی طرف بڑھتی ہوئی گڈی پر توجہ مرکوز کریں، آج لاہور میں پتنگیں نہیں خوشیاں اڑ رہی ہیں، خوشی کے ہر لمحے میں اپنے ارد گردکے لوگوں کو بھی شریک کریں۔