خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ضلع کرم میں کارروائی کے دوران مزید 5 خوارج ہلاک کیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا اور کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم اور بنوں میں دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسزملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک اس سلسلے میں “ویژن عزم استحکام” کے تحت دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے ان آپریشنزکا مقصد نہ صرف دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوختم کرنا ہے بلکہ عوامی زندگی کو محفوظ بنانا اورملکی استحکام کو فروغ دینا بھی ہے۔ آپریشن کی کامیابی سے خطے میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری متوقع ہے اوردہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا پیغام بھی ملتا ہے۔