سوئی کمپنیوں کو گھریلو صارفین

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سردی میں اضافہ کے باعث گیس فراہمی چیلنجز پر نوٹس لیتے ہوئے سوئی گیس کمپنیوں کو گھریلو صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ صنعت سے گھریلو شعبے کو اضافی گیس منتقل کرنے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔ جبکہ گیس کی طلب اور رسد پر ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجے گیس صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
سوئی نادرن کے مطابق 6 جنوری سے گھریلو گیس سپلائی 691 سے بڑھا کر 746 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے۔ جبکہ شیوَا فیلڈ کی پیداوار 55 سے بڑھا کر 65 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی۔
سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ دو گیس فیلڈز کی بحالی سے سپلائی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ اور گزشتہ سال کے مقابلے میں گھریلو صارفین کو 39 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کی حاضری سے استثیٰ کی درخواست منظور
سوئی سدرن کے مطابق صنعت کو گیس کی بندش ایک سے دو دن کرنے پر مشاورت بھی جاری ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




