پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 48 گھنٹوں

جسٹس محسن اختر کیانی نے ہائیکورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز سے متعلق حکم جاری کر دیا۔
انہوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 48 گھنٹوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بارز کو بھی رولز کی کاپیاں فراہم کی جائیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے دورانِ سماعت پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز سے متعلق وکیل سے استفسار کیا جس پر وکیل نے پریکٹس ایند پروسیجر رولز کی تفصیلات سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔
ڈیوٹیز میں اضافہ معیشت کے لیے نقصان دہ، کاروباری لاگت کم کرنا ہوگی، وزیر خزانہ
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہم نے وہ رولز بنائے جو ہمیں بھی نہیں ملے، میں جج ہوں مجھے نہیں ملے، آپ کو کیسے ملیں گے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




