جب تک معیشت نہیں چلے گی

حیدر آباد، وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اس وقت کی حکومت کو ختم کیا تاکہ ملک کو مالی اورمعاشی بحران سے بچایا جا سکے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک معیشت نہیں چلے گی، ملک کا پہیہ نہیں چل سکتا، موجودہ حکومت کی قیادت میں معیشت درست سمت میں جا رہی ہے اورمہنگائی میں کمی آ کر 3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
کھئیل داس کوہستانی نے واضح کیا کہ اب مشکل فیصلوں کے مراحل سے نکل چکے ہیں اورملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے ریاستی مفاد کوہمیشہ ترجیح دی جائے گی۔
تحریک انصاف ٹی ٹی پی کا سیاسی وِنگ ہے، عطا تارڑ
ان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں کئے جانے والے اقدامات سے معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے مسلسل کام جاری ہے، ملک کی ترقی اورمالی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




