2025 کے دوران 7 لاکھ

2025 میں 18 ہزار 352 اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سمیت 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے۔
بیورو آف امیگریشن کے مطابق 2024 میں7 لاکھ 27 ہزار381 پاکستانی بیرون ملک گئے تھے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ 2025 میں 5659 اکاؤنٹنٹ، 10 ہزار 503 باورچی، 3 ہزار795 ڈاکٹر، 5946 انجینیئرز بیرون ملک گئے۔
بیرون ملک روزگار کیلئے جانے والے افراد کو رجسٹریشن کروانا لازم ہو گا
اس کے علاوہ 1640 نرسز، 1725 اساتذہ، 1 لاکھ 63 ہزار718 ڈرائیور، 6475 الیکٹریشن ، 4 لاکھ 65 ہزار138 مزدور ، 5700 مستری ، 12703 ٹیکنیشنز، 11777 مینجر ، 2306 پلمبر،2027 ویٹر بھی ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ بیرون ملک جانیوالوں میں 13 ہزار657 انتہائی ہنر مند، 2 لاکھ 22 ہزار 171 ہنرمند ، 42 ہزار257 نیم ہنرمند،4 لاکھ 66 ہزار 62 غیر ہنرمند افراد شامل ہیں۔
ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمت کے خواہشمندوں کو خبردار کر دیا
دستاویز کے مطابق 5 لاکھ 30 ہزار 256 پاکستانی سعودی عرب، 52 ہزار 664 افراد یو اے ای، 68 ہزار 376 قطر،37 ہزار726 بحرین ، 6590 کویت،39 جنوبی کوریا ، 1005 امریکا، 4355 برطانیہ ، 984 جرمنی ، 813 اٹلی ،2230 چین، 2210 جاپان اور 1109 رومینیا گئے۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




