انڈہ ڈھونڈتے ہوئے لاش ملی

چھوٹے بچے نے مرغی کا انڈہ ڈھونڈنے کے لیے بھوسے کے ڈھیر میں ہاتھ ڈالا تو وہ کسی ملائم چیز سے ٹکرایا اس نے بھوسا ہٹایا تو بچے کے پاؤں نظر آئے، وہ چیخ مار کر والدہ کے پاس گیا اور اس بارے میں بتایا مگر اس وقت تک دیر ہوچکی تھی۔ گاؤں کے چاروں طرف پولیس موجود تھی، پھر تھوڑی دیر بعد دروازے پر دستک ہوئی، جس پر ماں بیٹا سہم گئے۔
یہ مناظر قصور کے گاؤں خوشحال سنگھ کے ہیں جہاں 20 دسمبر کو پولیس گمشدہ پانچ سالہ بچے حنان کو تلاش کرتے ہوئے پہنچی تھی، رپورٹ کے بعد پانچ روز سے اسے ڈھونڈا جا رہا تھا۔
پانچ روز قبل اسی گاؤں سے بچہ اس وقت غائب ہو گیا تھا جب دادی کے ساتھ دکان سے کچھ خریدنے گیا تھا۔
تھانہ راجہ جنگ قصور کے تفتیشی افسر علی اکبرنے اس واقعے کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’ایک دو گھنٹے تک بچے کو ڈھونڈنے بعد جب والد قصور شہر سے واپس گھر پہنچا تو پولیس کی اطلاع دی گئی۔ اغوا کی ایف آئی آر درج کی گئی۔ جس کے بعد تلاش شروع ہوئی، اس گاؤں میں 400 کے قریب گھر ہیں ایک ایک کی تلاشی لی گئی ۔اگلی صبح ہم نے مقامی کھوجیوں کو بھی ساتھ لیا اور سراغ رساں کتوں کی خدمات بھی حاصل کیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’گاؤں کے رہائشی علاقے سے فراغ ہو کر کھیتوں کو کھنگالنا شروع کردیا۔ علاقے کے لوگ بھی ہمارے ساتھ تھے اور ہاتھوں کی زنجیر بنا کر بہت تلاش کیا گیا مگر بچہ نہ ملا۔‘
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




