مادرِ جمہوریت نصرت بھٹو کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے

سابق خاتون اول اور مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 14ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، ان کی ملک، عوام اور جمہوریت کیلئے جدوجہد بے مثال ہے۔
بیگم نصرت بھٹو 23 مارچ 1929ء کو ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ایک بڑی کاروباری شخصیت تھے، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1951ء میں نصرت بھٹو سے شادی کی جن میں سے ان کے چار بچے بینظیر بھٹو، صنم بھٹو، میر مرتضیٰ بھٹو اور میر شاہنواز بھٹو پیدا ہوئے۔
بیگم نصرت بھٹو نے نہ صرف دوران حکومت اپنے شوہر کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ برے وقت میں بھی انہیں اور ان کی پارٹی کو اکیلا نہیں چھوڑا، 1979ء میں ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے اور پھانسی کے بعد بیگم نصرت بھٹو اور ان کی بیٹیوں کو نظر بند کر دیا گیا تھا، تاہم انہوں نے ہار ماننے کی بجائے تمام تر صعوبتیں جھیلنے اور تکلیفیں اٹھانے کو ترجیح دی۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




