عمران خان ایک خودپسند شخص ہےجو اپنی بے لگام سیاسی خواہشات کیلئے ملک اور عوام کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے:سلیمان شاہ راشدی

نومبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین پر مبینہ تشدد پر عہدے سے استعفیٰ دینے والے سول سرونٹ سلیمان شاہ راشدی نے خاموشی توڑتے ہوئے عمران خان کیخلاف سخت بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں سلیمان شاہ راشدی کا کہناتھا کہ میں نے عمران خان کے لیے اپنی جان اور سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا، اپنی نسلوں پرانی وفاداری پیپلز پارٹی سے توڑ دی؛ اپنے کیریئر کو عروج کے مقام پر ختم کر کے عمران خان کے حامیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔لیکن آخرکار میں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ سب کچھ صرف عمران خان کے اپنے ذاتی سیاسی مفادات اور اس کے خاندان کے گرد گھومتا ہے۔اس کا خفیہ بیانیہ یہ ہے کہ اگر وہ اسٹیبلشمنٹ کو اپنی طرف نہیں کر سکتا تو دباؤ ڈال کر اقتدار واپس حاصل کرے۔عمران خان ایک خود پسند انسان ہے جو اپنی بے لگام سیاسی خواہشات کے لیے اپنے ملک اور عوام کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ‘‘
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




