وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری آخری مراحل میں ہے بہت جلد اسے حتمی شکل دی جائے گی۔ اسلام آباد میں ایشیا پیسیفک ٹیلی کمیونٹی کے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کریں گے۔ شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن (GSMA) کے مطابق پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل فرق کم کرنے میں تیز ترین پیشرفت کی ہے۔