اسلام آباد: پاکستان کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ کے دوران 18 فیصد اضافے کے ساتھ 7.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ درآمدات میں اضافے کی رفتار برآمدات کے مقابلے میں تقریباً دگنی رہی۔ یہ خسارہ جمعرات کو پاکستان کی جانب سے بیرونی ادائیگیوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی کیپٹل مارکیٹ سے حاصل کیے گئے مہنگے 3 ارب ڈالر کے قرض سے بھی دگنا سے زیادہ ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال کے جولائی اور اگست کے دوران درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق بڑھ کر 7.1 ارب ڈالر ہوگیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.1 ارب ڈالر یا 18 فیصد زیادہ ہے۔ 7.1 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ حکومت کی جانب سے جمعرات کو عالمی کیپٹل مارکیٹ سے حاصل کیے گئے 3 ارب ڈالر کے مہنگے قرض سے دگنا سے بھی زیادہ ہے۔