میر رضا کیس میں پولیس کی مزید خامیاں سامنے آگئیں    space    ایرانی دھمکیاں: ٹرمپ ترکیہ سے خفیہ طور پر کیسے نکلے؟ امریکی اخبار نے پردہ اٹھادیا    space    ویسٹ انڈیز ٹیم براہ راست ورلڈکپ 2027 میں نہ پہنچ سکی، کوالیفائر کھیلنا لازم    space    مذاکرات جاری ہیں، ایران کو تباہ کن کارروائی سے پہلے آخری موقع دینا چاہتا ہوں، صدر ٹرمپ    space    میرے بچے تصویروں پر فلٹر لگانے پر مجھ سے لڑتے ہیں: جویریہ سعود    space    ساتھی اداکارہ نے دیپیکا ککڑ کے شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی    space    ملک میں سونا مزید مہنگا    space   

پاکستانی قوم کو کہا جا رہا ہے تم کیڑے مکوڑے اور کاکروچ ہو، سلمان اکرم راجہ


2026-08-10

اسلام آباد: سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو کہا جا رہا ہے تم کیڑے مکوڑے ہو، کاکروچ بھی کہا گیا، کہا جارہا ہے تمہارا لیڈر جیل میں ہے اس تک ہم ڈاکٹر بھی نہیں جانے دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ذاتی معالجین کو رسائی نہ دیکر پاکستانی قوم کو دانستہ طیش دلایا جارہا ہے، اس وقت بے یقینی کی صورتحال ہے، بانی ہی ٹی آئی کو آنکھ کا عارضہ لاحق ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کچھ دن پہلے بانی پی ٹی آئی کی طبیعت خراب تھی تاہم اب ان کی صحت ٹھیک ہوئی ہے، خان صاحب کو ان کے ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر سے متعلق تصدیق ضروری ہے، ذاتی معالجین باہر آکر کوئی سیاسی بات نہیں کرتے پھر بھی رسائی کیوں نہیں دی جارہی؟۔

ہائیکورٹس ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ حل؛ صدر مملکت نے سمریوں پر دستخط کردیے

2026-08-11

اسلام آباد: ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کا معاملہ حل ہوگیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام سمریوں پر دستخط کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ججز سمری کے معاملے کے حل کے لیے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اوراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی خصوصی کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں، سندھ ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اور ایک ایڈیشنل جج کی توسیع کی سمری پر دستخط کردیے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، پشاور ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی سمری اور بلوچستان میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیے۔ صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کی مستقلی کی سمری پر بھی دستخط کردیے۔ صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کو وفاقی آئینی عدالت کے مساوی کرنے کی سمری پر بھی دستخط کردیے۔ اسی طرح ہائی کورٹ رخصت، پنشن اور مراعات آرڈر 1997 میں ترمیمی آرڈر پر بھی دستخط کردیے گئے۔ اس کے علاوہ ہارون اختر کی بطور مشیر وزیراعظم برائے صنعت و پیداوار تقرری کی سمری کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ججز سمری کے معاملے کے حل کے لیے وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے 20 اور 21 جولائی کے اجلاسوں میں 19 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی۔ دونوں جوڈیشل کمیشن اجلاسوں میں 5 ایڈیشنل ججز کی مستقلی اور ایک جج کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ ججز سمری پر دستخط نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر ہوئی تھی۔ صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے نتیجے میں ججز نامزدگیوں کا معاملہ حل ہونے سے ہائیکورٹ کی کارروائی غیر موثر ہو جائے گی۔ ججز تعیناتیوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج وفاق اور وزارت قانون سے جواب مانگا تھا۔ سمری کی منظوری کے بعد اب جلد ہی ججز کی حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی۔

بے ضابطگی ناقابل برداشت؛ وزیراعظم کا کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کا حکم

2026-08-11

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے تین سالہ آڈٹ کا حکم دے دیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں انہوں نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا 3 سال کا آزادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی بے ضابطگی اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اجلاس کو کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ کسٹمز ویئر ہاؤسز میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق کارگو کی نگرانی وی-باک (We-BOC) سسٹم سے منسلک ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بانڈڈ تجارت ملک کی کل درآمدات کا 16.5 فیصد ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کی فزیکل اسٹاک ویریفکیشن بھی کروائی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کی لائسنسنگ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کی ویلیوایشن ٹیسٹنگ کروائی جائے گی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹمز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر پیٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر، رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے۔۔

گلگت بلتستان سے پاکستان تک؛ الحاق کی تاریخی داستان ایک عینی شاہد کی زبانی

2026-08-10

گلگت بلتستان سے پاکستان تک الحاق کی تاریخی داستان ایک عینی شاہد کی زبانی تازہ ہو گئی۔ قیامِ پاکستان کی تاریخ لاکھوں شہدا، مہاجرین اور بزرگوں کی بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ پاکستان کے قیام کے عینی شاہدین آج بھی آزادی کے اس تاریخی سفر کی یادیں اپنے سینوں میں محفوظ رکھے ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے قیام پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری کاچو مہدی علی نے اُس وقت کے حالات اور عوامی جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ تقسیمِ ہند کے وقت برطانوی اقتدار کے خاتمے کے بعد گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی مرضی سے پاکستان کا انتخاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وسائل اور ہتھیار نہ ہونے کے باوجود گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کی ۔ اُس دور میں بیشتر لوگ پڑھے لکھے نہ تھے مگر قائداعظم محمد علی جناح کے جذبۂ قیادت سے متاثر تھے ۔ کاچو مہدی علی نے بتایا کہ قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کے قیام پر گلگت بلتستان کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان سے اپنی وابستگی مضبوط کی ۔ گلگت بلتستان کےعوام کا پاکستان سے یہ مضبوط رشتہ آج بھی محبت، وفاداری اور لازوال قومی وابستگی کی روشن علامت ہے۔

پاکستانی قوم کو کہا جا رہا ہے تم کیڑے مکوڑے اور کاکروچ ہو، سلمان اکرم راجہ

2026-08-10

اسلام آباد: سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو کہا جا رہا ہے تم کیڑے مکوڑے ہو، کاکروچ بھی کہا گیا، کہا جارہا ہے تمہارا لیڈر جیل میں ہے اس تک ہم ڈاکٹر بھی نہیں جانے دیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ذاتی معالجین کو رسائی نہ دیکر پاکستانی قوم کو دانستہ طیش دلایا جارہا ہے، اس وقت بے یقینی کی صورتحال ہے، بانی ہی ٹی آئی کو آنکھ کا عارضہ لاحق ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کچھ دن پہلے بانی پی ٹی آئی کی طبیعت خراب تھی تاہم اب ان کی صحت ٹھیک ہوئی ہے، خان صاحب کو ان کے ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر سے متعلق تصدیق ضروری ہے، ذاتی معالجین باہر آکر کوئی سیاسی بات نہیں کرتے پھر بھی رسائی کیوں نہیں دی جارہی؟۔

جماعت اسلامی کا 16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دینے کا اعلان

2026-08-09

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر ایک بار پھر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی آڑ میں یہ اپنی کرپشن چھپا رہے ہیں، انہوں نے 16 اگست کو چاروں صوبوں میں دھرنے دینے کا اعلان بھی کیا۔ پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا مکہ میں دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ عالم اسلام کے ممالک کے لیے اہم پیشرفت ہے، کوششں کریں کہ ایران سمیت دیگر ممالک بھی معاہدے میں شامل ہوں، مکہ دفاعی معاہدے کے ذریعے ایک طاقتور نیٹ ورک بنانا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں امن و امان قائم کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے، یہاں امن کے لیے ماحول کو سازگار بنانا چاہیے، بیرونی سازشیں اندرونی حالات کی وجہ سے کامیاب ہوتی ہیں۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا پیٹرول کی قیمت 225 روپے ہونی چاہیے، لیکن پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جنگ ختم ہونے کے بعد بھی پیٹرول قیمتیں کم نہیں کی گئیں، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی لیوی کی مد میں بڑی آمدنی حاصل کی، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی آڑ میں یہ اپنی کرپشن چھپا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے عملے کی جانب سے 1300 ارب کی کرپشن کی جا رہی ہے، جن کی آمدنی ہی نہیں ان سے بھی ٹیکس لیا جارہا ہے، اس ظلم کے خلاف سب سیاسی جماعتیں خاموش ہیں، جماعت اسلامی نے 7 اگست کو تاریخی احتجاج کیا، ہم عوامی مسائل کے لیے احتجاج کرر ہے ہیں، ہم نے تمام بڑی شاہراہوں کو احتجاجاً بند کیا، ہمارے احتجاجوں میں ایک ایمبولینس کو بھی نہیں روکا گیا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا بجلی بنانے پر پیسے کم اور نہ بنانے پر زیادہ خرچہ ہوا ہے، اس وقت نا اہلی اور کرپشن عروج پر ہے، آئی پی پیز مافیا کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگا، عوام کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنا دیا جائے گا، پنجاب میں وزیراعلیٰ ہاؤس، سندھ اور خیبر پختونخوا میں گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا ہوگا، دنیا بھر میں احتجاج سڑکوں پر ہی ہوتا ہے، حکومت کہتی ہےکہ سڑکوں پر احتجاج سے عوام تنگ ہوتی ہے، احتجاج سڑکوں پر ہی ہوتا ہے گھر پر نہیں ہوتا، عوام سے حق حکمرانی چھینا گیا، عوام سے ہر حق چھینا گیا ہے تو عوام میدان میں ہی آئیں گے، تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ ہمارا ساتھ دیں۔ ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا تحفظ تحریک آئین کے ساتھ رابطے میں ہیں، اتحادوں کے ماضی میں کوئی اچھے نتائج نہیں تھے، پارٹیوں کو اپنی سطح پر احتجاج کرنا چاہیے، عام مسائل پر بات سب کو کرنی چاہیے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے پر جو الزامات عائد کر رہے ہیں وہ ٹھیک بول رہے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے سسٹم کی ناکامی کے بیان سے متعلق سوال پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ناکامی کے اعتراف کے بعد نظام کا ازسرنوجائزہ لینا پڑےگا، انتظامی یونٹ بڑھانے کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے، آئین سے ماورا کوئی چیز کرنے سے شکوک و شہبات پیدا ہوتے ہیں۔

مکہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے

2026-08-09

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے نکات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستونوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے جاری بحث اور دلچسپی کے تناظر میں معاہدے کا پس منظر اور وضاحت سب کے لیے مفید ہوگی۔ معاہدے کا پس منظر اور وضاحت مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین 7 اگست 2026 بروز جعمہ مکہ المکرمہ میں طے پایا، یہ معاہدہ تینوں ممالک کی قیادت اور عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔ مکہ معاہدہ کئی برسوں سے جاری مذاکرات اور باہمی مشاورت کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد امن و سلامتی کو درپیش مختلف نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانا اور خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، ملکی حالات پر بریفنگ کی پیشکش

2026-08-08

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے تناظر میں ملکی حالات پر بریفنگ دینے کی پیشکش کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ناجائز منافع خوری اور بھتہ خو دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا، لیاقت بلوچ نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں

2026-08-08

اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق انکی والدہ مرحومہ کی‏ نماز جنازہ بروز ہفتہ 8 اگست 4.00 بجے گاؤں ڈگر ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔ دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر سے انکی والدہ کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے مرحومہ کی بلندیٔ درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں بیرسٹر گوہر علی خان اور انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی بیرسٹر گوہر سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے بھی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا گیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اس انتہائی غم کی گھڑی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی پوری قیادت، اراکینِ پارلیمان، رہنما اور کارکنان بیرسٹر گوہر خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی وفاق میں شراکت داری پر رانا ثنا اللہ کا دلچسپ تبصرہ

2026-08-08

رانا ثنا اللہ نے پیپلز پارٹی کی وفاق میں شراکت داری پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے حویلی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق میں اپنی موجودہ حیثیت اور ذمہ داریوں کے مطابق ہی کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہونے کے بعد عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ رانا ثنااللہ نے سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام کی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ایکشن کمیٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی سے وابستہ کچھ افراد درحقیقت کسی خاص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ جماعت جہاں بھی انتخابی شکست کا سامنا کرتی ہے، وہاں دھاندلی کے الزامات لگانا معمول بنا لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی وفاق میں اسی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی۔

وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، بیت اللہ میں حاضری کی سعادت، ملک و قوم کیلیے خصوصی دعائیں

2026-08-07

وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔ عمرہ کی ادائیگی سے قبل وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان کو کعبہ شریف کی زیارت خاص کی سعادت بھی حاصل ہوئی جہاں انہوں نے عبادت کی اور روحانی لمحات گزارے۔عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر وفد کے ارکان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، عوام کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی برادرانہ تعلقات کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں اعلیٰ سطحی قیادت مذہبی فریضے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خیر و برکت اور امن کے لیے دعا گو رہی۔