حکومت کی جانب سے رعایت

مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے رعایت کے باوجود آزاد کشمیر میں احتجاج اور تشدد کا غلط رویہ اپنایا گیا، اس دوران 17 لوگ جان سے گئے ، ہماری فوج میں توڑپھوڑ کی کوشش کی گئی مگر یہ کامیاب نہیں ہوئے۔
مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق احمد، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور دیگر نے پریس کانفرنس کی۔
شاہ غلام قادر کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان نے23 ارب کی شکل میں رقم ادا کی جس سے سستی ترین بجلی اور آٹا فراہم کیا گیا، اب بات حقوق سے بڑھ کر آئین پر چلی گئی ہے، بات جب تشدد تک جا پہنچی تو مشکلات بڑھ گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے متبرک ریاست ہے، سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن پاکستان پر کوئی دو رائے نہیں ہے، کشمیر کے 99 فیصد عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ آج ایک صاحب اٹھے اور احتجاج کا منفی رویہ اپنایا، خواجہ مہران نے اپنی تقریرمیں عوام کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، سردار امان نے بھی پاکستان کی ریاست اور افواج کے خلاف بات کی، کشمیری عوام اور پاکستان کے درمیان نظریہ کا مضبوط رشتہ ہے۔
مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق احمد کا کہنا تھاکہ حکومت کی جانب سے رعایت کے باوجود آزاد کشمیر میں احتجاج اور تشدد کا غلط رویہ اپنایا گیا ، اس دوران 17 لوگ جان سے گئے ، ہماری فوج میں توڑپھوڑ کی کوشش کی گئی مگر یہ کامیاب نہیں ہوئے ۔
ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے احتجاج میں تشدد کا راستہ اپنایا، ہم نے ہمیشہ پرامن جدو جہد کی ہے، پاکستانی فورسز دنیا کی بہترین افواج ہے، ہماری فوج میں توڑپھوڑ کی کوشش کی گئی مگر یہ کامیاب نہیں ہوئے، صدر ٹرمپ بھی کئی بار ہمارے آرمی چیف کی تعریف کر چکے ہیں، ہمارا فوج سے تعلق آج کی بات نہیں ہے یہ بہت پرانا رشتہ ہے۔
سردار عتیق کا کہنا تھاکہ ملٹری لیڈر شپ کا کشمیری عوام پر اعتماد ہے، تیسری عالمی جنگ بلاشبہ پاکستان نے ٹالی ہے، آج ساری دنیا امن کے لیے پاکستان کی معترف بن چکی ہے۔
نبیلہ ایوب کا کہنا تھا کہ یہ کوئی تحریک نہیں ہے، چند لوگوں کا پاکستان مخالف ایجنڈا ہے ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔
SNN سچل نیوز نیٹ ورک




