اسلام آباد: پاکستان انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے استعمال اور اخراجات کی تفصیلات جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 2017 سے اب تک پروازوں، ایندھن، مرمت اور عملے کا مکمل ریکارڈ 10 روز میں طلب کرلیا۔