عوامی ایکشن کمیٹی کی تاریں کہیں

2026-06-11
اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہےکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی تاریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، آڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں کہ پیچھے کون ہے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے35 مطالبات مان لیےگئے، تین روپے یونٹ بجلی اور 2 ہزار روپے میں آٹا دیا جا رہا ہے، پھر یہ مطالبہ کردیا مہاجرین کی 12 سیٹیں ختم کریں، کشمیر میں اے پی سی کروائی گئی، طےکیا گیا کہ آئین میں ترمیم کے لیے اسمبلی فیصلہ کرے گی، آزادکشمیر سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجا گیا، عدالت نے اگلی اسمبلی کو مہاجرین کی نشستوں کا فیصلہ دینےکا کہا۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ان کی تاریں کہیں اور سے ہل رہی ہیں، آڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں کہ پیچھے کون ہے، بھارت کو جو جواب دیا گیا اس کو بھارت برداشت نہیں کر پا رہا۔ اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ آرٹیکل 164 کے تحت وفاق صوبوں سے حصہ مانگ رہا ہے، مرکز اور صوبے ایک دوسرے سےگزارے کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھا کرگئی تھی،گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، آپ نے چھبیسویں ترمیم سے پہلے بھی الیکشن کے مقدمات ہارے، اب بھی آپ مقدمات ہار رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق ہم تیار ہیں، آپ وزیراعظم کے ساتھ بیٹھنےکے لیے بھی تیار نہیں، آپ آئیں وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر چیف الیکشن کمشنرکی تقرری پربات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہم سےکروانے کا مطالبہ بنتا ہی نہیں، آپ نے عدالت میں درخواست دائر کرکے ملاقات کا طریقہ کار طےکروایا ہوا ہے، ذوالفقاربھٹہ کیس میں نواز شریف پر ہر قسم کی پابندی پر جشن منائےگئے، آج سزایافتہ شخص کیسے بجٹ پر رہنمائی دے سکتا ہے، اپوزیشن لیڈر آئیں وزیراعظم کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر پر مشاورت شروع کریں۔ بعد ازاں جیو نیوز سےگفتگو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ محدود وسائل کے ساتھ جوممکن ہے وہ کچھ کیا جاسکے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہےکہ جو ممکن ہے ریلیف دیا جائے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جب سے کالعدم ایکشن کمیٹی معرض وجود میں آئی ہے ہنگامہ آرائی جاری ہے، ستمبر 2025 کے مظاہرے میں دونوں طرف سے ہلاکتیں ہوئیں، اس بار بھی ہم نے آخری حد تک مذاکرات کیے ہیں،کوئی بھی نہیں چاہتا کہ کشمیرکی سڑکوں پر ایسے مناظر ہوں، 23،24 لاکھ کشمیری مہاجرین کے حق رائے دہی پر فیصلے کا ہمارے پاس مینڈیٹ نہیں، بحیثیت پاکستانی میں یہ کہوں گا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ آج اگر ان کا اسٹیٹ سبجیکٹ ختم کریں گے تو بھارت اس کو نئی شکل میں یونائیٹڈ نیشن میں لے جائےگا، کمیٹی سے مذاکرات کا مینڈیٹ ہم وزیراعظم آزادکشمیر کو دے کر آئے تھے، حالات قابو کرنےکے لیے وزیراعظم آزادکشمیر جو اقدامات کریں ہم انہیں سپورٹ کریں گے، فیصل ممتاز راٹھور اس وقت آزادکشمیر کے چیف ایگزیکٹو ہیں، 12 سیٹوں کو ختم کرنا پیپلزپارٹی کی اور ہماری ریڈلائن ہے، یہ ممکن نہیں۔
ایران جنگ کے آغاز سے اب تک
2026-06-12
ایران جنگ کے آغاز اور آبنائے ہرمز کی بندش سے 150کے قریب ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ کمبوڈیا میں ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمبوڈیا میں فروری میں پیٹرول کی قیمت 1.11 ڈالر تھی جوکہ مارچ میں 67.81 فیصد اضافے سے 1.32 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے میں پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔ پاکستان میں فروری میں قیمتیں 0.92 فیصد تھی جب کے مارچ میں یہ 24.49 فیصد کے اضافے سے 1.15 ڈالر ہوگئی۔
اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ سیشن
2026-06-12
اپوزیشن جماعتوں نےکل بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں راجہ ناصر عباس اور تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں کل ہونے والے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کی رہائی کا مطالبہ ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور ملاقات نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ آج اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود 34 ہفتے سے ملاقات نہیں کرائی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی اس متعلق رولنگ جاری کریں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا اگر بانی اس ایوان کے رکن ہوتے تو پروڈکشن آرڈر جاری کردیتے، 3 بار حکومت اپوزیشن کو ایک میز پر بٹھایا مگر آپ لوگ نہیں آتے۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا یہ عوام دوست بجٹ نہیں ہوگا، پہلے ہی مہنگائی زیادہ ہے ، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، وزیراعظم کا بھی کام ہے پارلیمنٹ آئيں لوگوں کی باتیں سنیں اور جواب دیں، یہ اگر حقیقی جمہوری حکومت ہوتی تو پارلیمنٹ کو نظر انداز نہ کرتی۔
ناراض ارکان سے رابطہ نہ کریں
2026-06-12
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے ناراض ارکان کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل روکنےکا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے پارلیمانی کمیٹی کو نئی ہدایت جاری کردی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کو کہا گیا ہےکہ ناراض ارکان سے رابطہ نہ کریں، پارٹی معاملات میڈیا پر اٹھانے والے اور قیادت پر دباؤ ڈالنے والے پارٹی ارکان سے رابطہ نہ کیا جائے، جن ارکان اسمبلی کو کوئی شکایات یا مسائل درپیش ہیں انہیں سنا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پارٹی اعلامیہ کو پارٹی کے اندر ڈکٹیٹر شپ قرار دے دیا۔ علی امین کا پارٹی کے پارلیمانی واٹس ایپ گروپ میں آڈیو مسیج جیونیوز کو موصول ہوا ہے جس میں علی امین کہہ رہے ہیں کہ ماضی میں ان کے دور میں بھی پارٹی کے صوبائی صدور نے ان کی حکومت کے خلاف باتیں کی، پارٹی سے اختلاف رکھنے والے اراکین کو اعلامیہ کے ذریعے دھمکیاں نہ دی جائیں، ماضی میں ایسی باتوں پر کبھی اعلامیے جاری نہيں ہوئے۔ علی امین کا کہنا تھا کہ وہ مفت مشورہ دے رہے ہیں کہ ناراض اراکین کے تحفظات دور کیے جائيں، ڈکٹیٹر شپ والا رویہ معاملات مزید خراب کرےگا۔ دوسری جانب مشتاق غنی کا بھی کہنا ہےکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہيں کی صرف یہ جرم کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا نام لیا۔ ادریس خٹک نے بھی کہا کہ نوٹیفکیشن سے نظر آرہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھانا جرم ہے، پارٹی کےقائدین نہیں چاہتےکہ بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھائیں، جو بھی بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھائےگا، اس کا یہی انجام ہوگا، کبھی نوٹس ملیں گے،کھبی پارٹی سے باہر نکالنے کی دھمکیاں ملیں گی۔ ادریس خٹک کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہے، صرف ایک بانی پی ٹی آئی کو ہی جانتے ہیں، باقی کوئی بانی پی ٹی آئی بننےکی کوشش نہ کریں، ہم بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے، یہ جرم بار بارکرتے رہیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا
2026-06-12
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پارٹی اعلامیہ کو پارٹی کے اندر ڈکٹیٹر شپ قرار دے دیا ۔ علی امین کا پارٹی کے پارلیمانی واٹس ایپ گروپ میں آڈیو میسج جیو نیوز کو موصول ہوگیا جس میں علی امین کہہ رہے ہیں کہ ماضی میں ان کے دور میں بھی پارٹی کے صوبائی صدور نے ان کی حکومت کے خلاف باتیں کیں۔ آڈیو میسج میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پارٹی سے اختلاف رکھنے والے ارکان کو اعلامیے کے ذریعے دھمکیاں نہ دی جائیں، ماضي میں ایسی باتوں پر کبھی اعلامیے جاری نہيں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مفت مشورہ دے رہے ہیں کہ ناراض ارکان کے تحفظات دور کیے جائيں ، ڈکٹیٹر شپ والا رویہ معاملات مزید خراب کرے گا۔ دوسری جانب مشتاق غنی کا بھی کہنا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہيں کی صرف یہ جرم کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا نام لیا۔ ادریس خٹک نے کہا کہ نوٹی فکیشن سے نظر آ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھانا جرم ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے ناراض ارکان کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل روکنےکا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف
2026-06-12
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جنیوا سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔ جدہ کے کنگ عبدالعزيز انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق ، قونصل جنرل اور ن لیگ کے عہدیداروں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ نواز شریف نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں وہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نواز شریف روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے اورمسجد نبویﷺ میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔
لاہور: انسداد منشیات فورس کا
2026-06-12
لاہور: پنجاب انسداد منشیات فورس کی جانب سے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ ترجمان انسداد منشیات فورس کے مطابق لاہور کے علاقے باٹاپور میں پنجاب انسداد منشیات فورس نے بھسین گاؤں میں چھاپا مارا۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ چھاپا صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر پر مارا گیا اور اس دوران سہیل شوکت بٹ بھی موقع پرپہنچ گئے، انہوں نے اہلکاروں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سہیل شوکت بٹ اہلکاروں سے کہتے رہے کہ تمہیں میری بہن کے گھر پر آنے کی جرات کیسے ہوئی۔ ترجمان کے مطابق معاملے پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا فون بند ملا۔
دفاعی بجٹ پوراکرنا وفاق کی
2026-06-11
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بجٹ کے معاملےکو ایک آئینی اور اہم ایشو قرار دیدیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک آئینی اور اہم ایشو ہے، دفاعی بجٹ پوراکرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، وہ اسے پورا کرے، وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری صوبوں پر نہ ڈالے۔ بیرسٹرگوہر نےکہا وفاقی حکومت گزشتہ 4 سال میں ناکام ہوتی رہی ہے، حکومت نے ایف بی آر کو ناکام کیا کہ وہ اصلاحات نہ لاسکے، آپ نے ادارہ جاتی اصلاحات نہ کیں جس سےکاروباری طبقہ بھی متاثر ہوا، آپ نے جتنا قرضہ لیا ملکی تاریخ میں اتنا کسی نے قرضہ نہیں لیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کا شیئر انہیں مکمل طورپر ملنا چاہیے، این ایف سی پر جو عمل آپ براہ راست نہیں کرسکتے وہ کسی دوسرے راستے سے بھی نہیں کرسکتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کسی بھی دشمن کے خلاف ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہونا چاہیے۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کامطالبہ تھا
2026-06-11
مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ حلف نامے سے یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کیا جائےگا۔ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرکی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا کسی جماعت سے تعلق نہیں، وہ الیکشن میں حصہ لینے کو تیار نہیں، ایکشن کمیٹی 2023 میں سامنے آئی، انہوں نےکہا گندم پر سبسڈی دی جائے اوربجلی کی پیداواری قیمت ہو، انہوں نے تب مظفرآباد میں دھرنا دیا تھا، 30 ارب روپےکا پیکج دیا گیا،10 ارب بجلی منصوبےکے لیے دیے، آزاد کشمیر میں 3 روپے یونٹ بجلی دی جارہی ہے، باقی ملک 48 روپے دے رہا ہے،دو دیرینہ مطالبات پورے کیے لیکن وہ شکریہ کے بجائے 38 مطالبات لے آئے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی دو دن ایکشن کمیٹی کے ساتھ بات چیت کی، اس میں سے 37 پر حکومت نے ان سے تحریری معاہدہ کیا، ان کا ایک مطالبہ تھا کہ مہاجرین کی نشست ختم کردی جائے، انہوں کہا کہ مہاجرین سیٹوں کے ممبران کو وزیر نہ بنایا جائے، ہم نے انہیں کہا سیٹیں ختم کرنا انتظامی اختیار نہیں، مہاجرین کو حق رائے دہی سےکیسے محروم کیا جائے، انہوں نےکہا کہ کمیٹی بنادیں ہمیں بھی لوگوں کو مطمئن کرنا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امورکا کہنا تھا کہ اب دانستہ طور پر انہوں نے 9 جون کا لانگ مارچ کا الٹی میٹم دیا، انہیں جنوری میں معلوم تھا کہ 4 اگست سے پہلے انتخابات ہونے ہیں، ان کا پلان تھا کہ الیکشن نہ ہونے دیا جائے، ابھی ہم دوبارہ ان سے مذاکرات کرنےگئے، انہیں ایک ایک بات کا حساب دیا، انہوں نے کہا حلف نامے سے یہ چیزیں نکالیں کہ کشمیرکا پاکستان کے ساتھ الحاق کیا جائےگا، ان سے کہا کہ ریفرنڈم میں یہ سوال رکھ دیتے ہیں،انہوں نے کہا ریفرنڈم منظور نہیں، انہیں کہا اے پی سی بلالیں، انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں کو نہیں مانتے، انہوں نے معاملہ قانون سازاسمبلی کو بھیجنے پر انکار کیا، انہوں نے کہا ہم 9 جون کو مظفر آباد آئیں گے، آزاد کشمیرسپریم کورٹ نے کہا کہ موجودہ اسمبلی اس معاملے پرقانون سازی نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ نے کہا کہ کسی ایگزیکٹو فیصلے سے یہ سیٹیں ختم نہیں کی جاسکتیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے وہاں پر فائرنگ کی، وہ لشکرکشی کر رہے ہیں، بھارت کے چینلز سب خبریں دے رہے ہیں کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، وہ بتارہے ہیں کہ بھارت کے سندور 2 آپریشن کا کیا چل رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان کے لوگوں نےکشمیرکی آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں، کشمیرکی آزادی کی بنیاد ہی الحاق پاکستان تھی، پاکستان ہر قیمت پر آزادکشمیر کا تحفظ کرےگا، شرپسند بھارت کے آلہ کاربن کرخرابی کرتے ہیں تو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں65 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا، وہاں سارا دن کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا، پوری دنیا نے کہا کہ شفاف اور فری انتخابات ہوئے ہیں۔
این ایف سی ایوارڈکو قبائلی اضلاع
2026-06-11
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے آج قومی اقتصادی کونسل میں کے پی عوام کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے قومی اقتصادی کونسل اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کو اپڈیٹ نہیں کیا جا رہا تھا، وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ 180 روز میں این ایف سی کو فائنل کریں گے۔ انہوں نےکہاکہ این ایف سی ایوارڈ کو قبائلی اضلاع کےلیے اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے، تمام صوبے این ایف سی کی منظوری دیں گے، صوبوں کا اتفاق رائے نہ ہوا تو پھر سمری وزیراعظم ایوان صدر بھجوائیں گے۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا گندم کی آزادانہ نقل و حمل پر عمل درآمد کرانا وفاق کی ذمہ داری ہے، پاسکو کے ساتھ جو معاہدہ ہوا ہے وہ 4150 روپے فی من سے اوپر لے کر جارہے تھے، وفاق نے یقین دہانی کرائی کہ گندم کا ریٹ نہیں بڑھایا جائےگا۔