شناختی کارڈ شہری کا حق ہے جو نہیں چھینا جاسکتا‘، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قرار    space    پاکستان کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار پنکی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر    space    حسینہ واجد نے بنگلادیش واپسی کا منصوبہ بنالیا، گرفتاری یا قتل کے خدشے کا بھی اظہار    space    بھارت: رام مندر کے چندے سے کروڑوں کی چوری میں ملازمین ملوث نکلے، تفتیش میں تہلکہ خیز انکشافات    space    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے الکوحل کے نئے پروٹوکول جاری کردیے    space    میری اور صبا کی شادی 29 سال رہی: وسیم عباس نے علیحدگی کی وجہ بتادی    space    مفتی تقی عثمانی کاکرپٹو کرنسی سے متعلق فتویٰ سامنے آگیا    space   

پاکستان نے گلگت بلتستان


2026-06-06

اسلام آباد: پاکستان نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے بھارت کے بے بنیاد بیانات مسترد کردیے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت جھوٹی کہانیوں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے فروغ میں عالمی شہرت رکھتا ہے، گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی دعوے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے کا طویل ترین غیر حل شدہ تنازع ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ کشمیر تنازع کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد میں ہے، کشمیریوں کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کا حق ملنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فورسز کو سخت قوانین کے تحت حاصل استثنیٰ تشویشناک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ علاقوں سے انخلا کرے، 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لے اور بین الاقوامی مبصرین، انسانی حقوق تنظیموں اور میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔

بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس، سندھ کے سٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

2026-07-10

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ کیٹی بندر انٹیگریٹڈ کوریڈور منصوبے کے تحت کیٹی بندر کو عالمی معیار کا بحری مرکز بنایا جائے گا، جس سے برآمدات، روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے سے کراچی کی حیثیت ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر مزید مستحکم ہوگی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈیٹا انفراسٹرکچر انیشی ایٹو پر بھی بریفنگ دی گئی، جس کے تحت سندھ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق انفراسٹرکچر اور جدید ڈیٹا سینٹرز قائم کیے جائیں گے، صوبے کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فارمرز ایگریکلچرل کلیکٹوز منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔ بریفنگ کے مطابق چھوٹے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات، زرعی مشینری اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کی جائے گی، جبکہ اشتراکی کاشتکاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ اجلاس نے پی پی پی یونٹ کو کمپنی کی شکل دینے کی تجویز کی توثیق بھی کی، منصوبوں کے لیے عالمی ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی معاشی تبدیلی ایک طویل المدتی وژن کا حصہ ہے۔

وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ

2026-07-10

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار میکی سال نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم نے میکی سال کا خیرمقدم کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی آئندہ قیادت، ادارے کے تین بنیادی ستونوں، یعنی عالمی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق، کو متوازن انداز میں آگے بڑھانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے: وزیراعظم

2026-07-10

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے محبت، وفاداری اور قومی یکجہتی کا عملی ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے ہونے کے ناطے اراکین اسمبلی کے ذریعے عوامی مسائل، توقعات اور ترجیحات سے براہ راست آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر حکومت کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل، سیاحتی مقامات اور معدنی ذخائر کو بروئے کار لا کر مقامی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید فنی تربیت اور باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں چار دانش سکول تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں اور آئندہ سال ان میں کلاسز کا آغاز ہو جائے گا، شمسی توانائی سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

2026-07-09

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ایک روزہ دورے کوئٹہ کے موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کااجلاس وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔

محسن نقوی کی سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات

2026-07-09

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران علاقائی صورتِ حال اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

ریاستی اداروں پر الزامات کا مقدمہ، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم برقرار

2026-07-09

اسلام آباد کی عدالت نے عدم پیشی پر وزیراعلیٰ کے پی سہیل خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے مقدمے کی سماعت کی جس سلسلے میں وزیراعلیٰ کے پی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے عدم پیشی پر سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا۔ بعد ازاں سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

آئینی ترمیم کے باوجود 2027 کے بعد بھی کھربوں کی سودی ادائیگیاں جاری رہیں گی

2026-07-08

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے دسمبر 2027 کے بعد پاکستان کو سود سے پاک مالیاتی نظام میں منتقل کرنے کی حکمت عملی سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئینی ترمیم کے تحت یکم جنوری 2028 سے سود کے خاتمے کی لازمی شرط کے باوجود ملک پر کھربوں روپے کے سودی واجبات کی ادائیگیاں اس تاریخ کے بعد بھی جاری رہیں گی۔ وفاقی بجٹ کا تقریباً نصف حصہ سود کی ادائیگی پر مشتمل ہے، اور مقامی قرضوں پر بھی سود کی ادائیگی برقرار رہے گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دسمبر 2027 کے بعد حکومت کی جانب سے نئے قرضے حاصل کرنے کے عمل کو بتدریج شریعت سے ہم آہنگ مالیاتی ذرائع کی طرف منتقل کیا جائے گا، تاہم اس تاریخ سے پہلے لیے گئے روایتی قرضے اپنے اصل سودی معاہدوں کے مطابق ہی ادا کیے جاتے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق، بیرونی قرضوں پر حکومت کا اختیار نہیں، جبکہ مقامی بینک اسلامی بینکاری میں تبدیل ہونے کے باوجود حکومت سے پرانے سودی قرضوں پر بھاری سود وصول کرتے رہیں گے۔ صرف مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں ہی حکومت نے سود کی ادائیگی کیلئے 8 ٹریلین روپے سے زائد مختص کیے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سود کی مجموعی ادائیگیوں کا 70 فیصد سے بھی زیادہ حصہ مقامی بینکوں کو جاتا ہے۔ سرکاری حکمت عملی کے مطابق، 31 دسمبر 2027 تک موجود تمام روایتی سرکاری قرضے ان کی مقررہ مدت پوری ہونے پر ہی شریعت سے ہم آہنگ مالیاتی ذرائع سے تبدیل کیے جائیں گے۔ اُس وقت تک حکومت ان قرضوں کی ادائیگی اصل معاہدوں کی شرائط کے مطابق جاری رکھے گی۔ اکتوبر 2024 میں منظور ہونے والی 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 38(f) میں ترمیم کرتے ہوئے یکم جنوری 2028 تک ملک کے مالیاتی نظام سے سود کے مکمل خاتمے کو آئینی تقاضا بنایا گیا ہے، تاکہ ملک کو مکمل طور پر شریعت سے ہم آہنگ معیشت کی طرف منتقل کیا جا سکے۔ اگرچہ حکومت کا موقف ہے کہ وہ اپنے تمام معاہداتی وعدوں کی پابند رہے گی، لیکن ذرائع کہتے ہیں کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بالخصوص مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگی کا معاملہ آئین سے ممکنہ تصادم کے باعث عدالتی تشریح کیلئے بھی عدالتوں میں لے جایا جا سکتا ہے۔ سرکاری حکمت عملی کے مطابق، مقامی بینکوں کو دسمبر 2027 کے بعد اسلامی بینکاری میں تبدیل ہونا ہوگا، لیکن وزارت خزانہ کی پالیسی ان بینکوں کے 2028 سے پہلے کے سودی معاملات اور مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگرچہ آئندہ حکومت کی جانب سے نئے قرضے لینے کے عمل کو سود سے پاک مالیاتی ذرائع پر منتقل کرنے کا واضح روڈ میپ موجود ہے، تاہم موجودہ قرضوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا اور ان کی مدت پوری ہونے تک سود کی ادائیگی جاری رہے گی، جس کے بعد ہی انہیں شریعت سے ہم آہنگ مالیاتی ذرائع سے تبدیل کیا جائے گا۔

وزارتِ آبی وسائل میں 7 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں

2026-07-08

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی جانب سے وزارت آبی وسائل (MoWR) اور اس کے ماتحت اداروں کے جامع آڈٹ میں مالی سال 25-2024 کے دوران 7 ارب 2 کروڑ روپے (7.02 ارب روپے) مالیت کی مالی بے ضابطگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ میں وزارت کے 112 انتظامی یونٹس کا جائزہ لیا گیا، جن کے دوران 359.6 ارب روپے کے اخراجات اور 194.2 ارب روپے کی وصولیوں کی جانچ کی گئی۔ آڈیٹرز کی جانب سے نشاندہی کی گئی بے ضابطگیوں کے مقابلے میں جنوری سے دسمبر کے دوران صرف 28 لاکھ 21 ہزار روپے (2.821 ملین روپے) کی وصولی عمل میں آئی، جس کی تصدیق بھی کی گئی۔ وزارتِ آبی وسائل اور اس کے ماتحت اداروں سے متعلق جاری کی گئی نئی آڈٹ رپورٹ میں داخلی کنٹرول کے نظام کی سنگین کمزوریوں، سرکاری خریداری کے قواعد کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں اور انتظامی ناکامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) بھی شامل ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بے ضابطگیوں کو ادارہ جاتی ناکامی کی سات بڑی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے، سب سے زیادہ بے ضابطگیاں مالیاتی انتظام میں سامنے آئیں۔

عمران خان سے فیملی کی ملاقات روکیں گے تو نفرتیں اور تناؤ بڑھے گا: بیرسٹر گوہر

2026-07-08

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیملی کی ملاقات کروانے کا مطالبہ کردیا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 37 ہفتے گزر گئے، بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، ملاقات روکیں گے تو نفرتیں اور تناؤ بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے معاملے پر سیاسی کمیٹی بیٹھی تھی، الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ وہاں کے حالات دیکھ کرکیا، آزاد کشمیر کے معاملے پر دوٹوک کہہ چکے ہیں کہ ریاست مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کرتے، عوامی مطالبات کو سپورٹ کرتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی موجودگی کو مسترد کردیا۔ دوسری جانب بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی جہاں بشریٰ بی بی سے بھابھی مہر النساء مانیکا اور بیٹی مبشرہ شیخ نے ملاقات کی۔ ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریبا 40 منٹ جاری رہی جب کہ ملاقات میں بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

ئی جی کی کھلی کچہری ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

2026-07-07

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس میں \"اوپن ڈور پالیسی کے تحت\"کھلی کچہری کا انعقاد کیا،آئی جی نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں،انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں ،مقرر کردہ ٹائم پر شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کو بروقت اور میرٹ پر حل کریں۔