مشکل وقت میں عوام کے ساتھ

2026-06-05
خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کاگلگت بلتستان سے دل کارشتہ ہے،پیپلزپارٹی آپ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی،ہم مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ گلگت بلتستان کے ضلع نگر کی تحصیل گلمیت میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیربھٹو نے جمہوریت کیلئے جان قربان کی،شہید بے نظیربھٹو نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا۔ بلاول بھٹو سیاست کی نہیں آپ کے مستقبل کی بات کرتے ہیں،بلاول بھٹو سمجھتے ہیں گلگت بلتستان پاکستان کافخر ہے،نوجوان اچھی تعلیم اور روزگار کے مواقع چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پیپلزپاٹی سیاست کو عوام کی امانت سمجھتی ہے،ہماری سیاست کامقصد حکومت حاصل کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے،نوجوان گلگت بلتستان میں ہی اپنا مستقبل بناناچاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نفرت کی سیاست پر یقینی نہیں رکھتی ،ہم لوگوں کو تقسیم کرنا نہیں جوڑنا چاہتے ہیں،پیپلزپارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہر بچے کو تعلیم کے مواقع میسر ہوں،بلاول بھٹو کی ترجیح عوام ہے۔
28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی
2026-06-05
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نےکہا کہ 28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پہلےہی آئین کا بیڑا غرق کر دیاگیا ہے۔ محمود خان اچکزئی نےکوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ پتہ نہیں حکمران کس طرح سے ملک چلانا چاہتے ہیں، پاکستان کو چلانےکیلئے حق حکمرانی عوام کو دینا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2024 کے الیکشن نیلام ہوئے تھے، جب سیٹ 40 کروڑ روپےکی بکےگی تو کون الیکشن میں حصہ لے گا۔ محمود خان اچکزئی نےکہا 28 ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پہلے ہی آئین کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے، ہم آئین اور حلف پر چلیں توپاکستان دنیا کا بہترین ملک بن سکتا ہے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا ہم نے اس مٹی سے وفا اور محبت کی ہے، جس علاقے سے معدنیات نکلے اس پر وہاں کےلوگوں کا حق تسلیم کیا جائے۔ محمود خان اچکزئی بولےہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کہتے کہتے تھک گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی ہے، ان کی بہنوں کو نہیں ملنے دیا جارہا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اگر ایران امریکا جنگ ہوئی تو پاکستان اور افغانستان بھی متاثر ہوں گے، افغانستان، پاکستان اور ایران مل کر اتحاد بنائیں۔
اسلام آباد میں امریکاکی آزادی کی
2026-06-05
پاکستان میں امریکی مشن نے آج امریکا کی آزادی کی 250 سالہ سالگرہ منائی اور اس اہم سنگِ میل کے موقع پر آزادی، وقار اور حقِ خود ارادیت کے اُن اصولوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے گزشتہ ڈھائی صدیوں کے دوران دنیا بھر کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ امریکی یومِ آزادی کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آزادی کی اہمیت اور گزشتہ دو برسوں کے دوران امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں آنے والی غیرمعمولی تبدیلی پر روشنی ڈالی۔ ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ احترام، باہمی مفادات اور سلامتی و خوشحالی کے مشترکہ نصب العین پر مبنی امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو حقیقی اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک پروان چڑھانے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہادری اور نتائج پر مرکوز قیادت کا اہم کردار رہا ہے۔ پاکستانی قیادت کے ساتھ صدر ٹرمپ کی ذاتی سطح پر مصروفیت کو اجاگر کرتے ہوئے ناظم الامور نے کہا کہ یہ امریکا اور پاکستان کی حکومتوں کی اعلیٰ ترین سطح پر حقیقی ذاتی روابط کی موجودگی کا ثبوت ہے۔ ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کے مذاکرات کا پہلی بار اسلام آباد میں انعقاد ہونے پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران اور واشنگٹن دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے باعث دو مخالف ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کے حوالے سے پاکستان کو منفرد حیثیت حاصل تھی۔ ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستان کے عوام اور مختلف علاقوں کا بھی ذکر کیا جن میں تقریباً دو دہائیوں بعد لاہور کے تاریخی بسنت پتنگ میلے کی بحالی میں شرکت اور اندرون سندھ کی کم معروف برادریوں کے دورے شامل ہیں۔ انہوں نے سفارتکاری میں کھیلوں کے مؤثر کردار کی اہمیت بھی اجاگر کی اور کہا کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کا اہم کردار ہے کیونکہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے مقابلوں میں استعمال ہونے والی فٹبالز پاکستان میں تیار کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمِ گرما میں فٹبال کے خوبصورت کھیل سے لطف اندوز ہونے والے شائقین درحقیقت پاکستانی ہنرمندی اور مہارت کی ایک بہترین مثال بھی دیکھ رہے ہوں گے۔ اس تقریب نے امریکی اور پاکستانی عوام کی مشترکہ امنگوں کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو نمایاں کیا۔ ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اپنے اختتامی کلمات میں امریکا اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ہم امریکا کے سنہری دور میں داخل ہو رہے ہیں، مجھے پورا یقین ہےکہ امریکا اور پاکستان کی شراکت داری کا سب سے اہم باب ابھی شروع ہوا ہے اور بہترین وقت ابھی آنا باقی ہے۔
مشکل وقت میں عوام کے ساتھ
2026-06-05
خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کاگلگت بلتستان سے دل کارشتہ ہے،پیپلزپارٹی آپ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی،ہم مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ گلگت بلتستان کے ضلع نگر کی تحصیل گلمیت میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیربھٹو نے جمہوریت کیلئے جان قربان کی،شہید بے نظیربھٹو نے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا۔ بلاول بھٹو سیاست کی نہیں آپ کے مستقبل کی بات کرتے ہیں،بلاول بھٹو سمجھتے ہیں گلگت بلتستان پاکستان کافخر ہے،نوجوان اچھی تعلیم اور روزگار کے مواقع چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پیپلزپاٹی سیاست کو عوام کی امانت سمجھتی ہے،ہماری سیاست کامقصد حکومت حاصل کرنا نہیں عوام کی خدمت کرنا ہے،نوجوان گلگت بلتستان میں ہی اپنا مستقبل بناناچاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نفرت کی سیاست پر یقینی نہیں رکھتی ،ہم لوگوں کو تقسیم کرنا نہیں جوڑنا چاہتے ہیں،پیپلزپارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہر بچے کو تعلیم کے مواقع میسر ہوں،بلاول بھٹو کی ترجیح عوام ہے۔
گلگت بلتستان سے بھاری
2026-06-05
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کانسلوں سے ساتھ ہے، پچھلے الیکشن میں پورے گلگت بلتستان کادورہ کیا،ہم نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے،پیپلزپارٹی سے 9سیٹیں چھینی گئی تھیں،اس الیکشن میں آپ سے کوئی سیٹ نہیں چھین سکے گا۔ غذر کی تحصیل گاہکوچ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غذر کی تینوں سیٹوں پر پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیربھٹوکامشن ہم مل کرمکمل کرینگے۔ صدر زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت اور اسمبلی دی،انہوں نے گلگت بلتستان کو گورنر اور وزیراعلیٰ کے عہدے دیئے ، اب ہم نے گلگت بلتستان کیلئے مزید حقوق حاصل کرنے ہیں ،گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلوائیں گے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا، میں اور آپ مل کر اب گلگت بلتستان کو آئین دلوائیں گے، مجھے گلگت بلتستان سے بھاری مینڈیٹ چاہئے تاکہ آپ کے حقوق حاصل کرسکیں،گلگت بلتستان کے عوام کوحق ملکیت دلوائیں گے۔ ہم زبان کے پکے ہیں ،وعدہ پورا کرکے دکھاتے ہیں،گلگت بلتستان سے مینڈیٹ چاہئے تاکہ اسلام آباد میں جی بی کیلئے آوازاٹھاسکوں ،ہم نے حق ملکیت کی قانون سازی منظور کرانی ہے،دوسرے صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی حقوق دلوائیں گے۔ سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا ہے،ہم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے گھر بنائے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے ،بےنظیر بھٹو نے نوجوانوں کو تاریخی نوکریاں دیں۔ بے نظیر بھٹو نے کہا اگر نوکریاں دیناجرم ہے تو یہ جرم میں باربارکروں گی،باقی ملک کو اندازہ ہی نہیں گلگت بلتستان کے عوام کس مشکلات میں رہتے ہیں،گلگت سے پیپلزپارٹی کی حکومت جانے کے بعد کسی نے نوکریاں نہیں دیں۔ دوسری جماعتیں لوگوں کو نوکریاں دینے کی بجائے بیروزگار کرتی ہیں،پیپلزپارٹی نوجوانوں کومیرٹ کی بنیاد پر روزگار دے گی،گلگت بلتستان پاکستان کا سب سے پڑھالکھا علاقہ ہے،پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو اپنے وعدوں پر عمل کرتی ہے،دوسری جماعتوں کاکوئی نظریہ نہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی ہے،ملک کے غریب عوام کو اس پروگرام سے سہارامل رہا ہے،گلگت بلتستان کے مستحق خاندانوں کی بی آئی ایس پی کے ذریعے بھی مدد کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں دل کے امراض کا مفت علاج کیاجاتا ہے ،پہلے کڈنی کے علاج کیلئے بھارت جانا پڑتاتھا، اب خیرپور میں ہورہا ہے ،سندھ میں کینسر،دل اور کڈنی کامفت علاج ہوتا ہے ،عالمی سطح کے اسپتال گلگت بلتستان میں بھی بنائیں گے۔ تھرپارکر کے کوئلے سےپاکستان میں سب سے سستی بجلی پیدا ہوتی ہے،گلگت بلتستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بجلی کے منصوبے لگائیں گے ،گلگت بلتستان سے 50ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرکے اسلام آباد کو بیچیں گے۔ پورے پاکستان میں ترقیاتی کام صدر زرداری کی وجہ سے ہوئے،صدر زرداری نے ملک کو 18ویں ترمیم اور سی پیک کاتحفہ دیا،ضلع غذر کوسیاحتی حب بنائیں گے ،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہاں منصوبے لائیں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو حق ملکیت اور حق روزگار دلائیں گے،جولوگ پنجاب کے حقوق کاسودا کرتے ہیں وہ آپ کے حقوق کاکیسے دفاع کرینگے،جیالاوزیراعلیٰ چاہتاہوں تاکہ جیالوں کی خدمت کرسکوں،7جون کو گلگت بلتستان میں تیروں کی بارش ہوگی،ہم سارے مل کر جشن منائیں گے۔
امریکا نے کیوبا کےصدر اور
2026-06-05
امریکا نے کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل اور ان کی اہلیہ سمیت متعدد اہم شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو کے بیٹے اور پوتے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکا نے کیوبا کی مسلح افواج کی وزارت کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ کیوبا ایک خوبصورت ملک ہے، تاہم وہاں کی موجودہ حکومت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کیوبا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ان کی اولین ترجیح ایران سے متعلق معاملات ہیں، ایران کے مسئلے پر توجہ دینے کے بعد کیوبا کے حوالے سے اقدامات پر توجہ دی جائے گی۔ کیوبا کی جانب سے امریکی پابندیوں اور صدر ٹرمپ کے بیانات پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پہلے ہی مختلف سیاسی اور سفارتی تنازعات کے باعث کشیدہ ہیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں
2026-06-03
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے17دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد مستونگ، نوشکی، زہری،خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے، دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئی، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ صدرِ مملکت کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین صدرِ مملکت نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے، فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم کا بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی حمایت یافتہ 17 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قوم کے عزم، اتحاد کی عکاس ہیں۔ وزیراعظم نے کہا بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، انہوں نے کہا پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے واضح کردیا کہ پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
اے این پی نے سوشل میڈیا پر
2026-06-03
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کے معاملے پر اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درخواست جمع کرادی۔ ایک شخص کےخلاف آئی جی اور سیکرٹری داخلہ کو بھی درخواست دی گئی ہے۔ میاں افتخار کے مطابق اے این پی کے خلاف سوشل میڈیا پر مذہبی بنیادوں پر نفرت انگیز اور اشتعال انگیز مہم قابل مذمت ہے، پارٹی کے خلاف نفرت پھیلا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اے این پی آئین کی بالادستی،جمہوریت، عدم تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کی علمبردار ہے۔ میاں افتخار نے مطالبہ کیا ہےکہ این سی سی آئی اے، آئی جی اور سیکرٹری داخلہ فوری اور شفاف تحقیقات کرائیں، نفرت انگیز مواد پھیلانے اور جھوٹے بیانیے تشکیل دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر
2026-06-03
مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول کے پار لے گیا۔ پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔
وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے
2026-06-03
اسلام آباد: وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات نتیجہ خیزنہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومتی ٹیم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم زیر بحث نہیں۔ این ایف سی میں تبدیلی پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔ پیپلزپارٹی اور حکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔ اس سے پہلے5 جون کو ہونے والا بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا تھا،نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا تھا حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے بھی کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو بجٹ منظوری سے مشروط کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو
2026-06-03
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بذات خود نشہ کرنے والا شخص کسی بھی جرم سے استثنیٰ کا دعویٰ نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنی مرضی سے شراب یا نشہ آور چیز استعمال کرنے والے کو مجرمانہ ذمہ داری سے بچنے کا کوئی حق حاصل ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم ’سنی مسیح‘ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی سزائے موت برقراررکھنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے کیس کا تحریری فیصلہ تحریر کیا ، جبکہ اس اہم کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ دورانِ سماعت مجرم کے وکیل نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ واردات کے وقت ملزم نشے کی حالت میں تھا، لہٰذا اس بنیاد پر سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا جائے۔ عدالت نے اس استدعا کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ مجرم نے خود تسلیم کیا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شراب پی تھی۔ عدالت نے رولنگ دی کہ رضاکارانہ نشے کو کسی بھی مجرمانہ عمل کے دفاع کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قانون کی تشریح کرتے ہوئے واضح کیا کہ جرم سے استثنیٰ صرف اور صرف اس صورت میں ممکن ہے جب کسی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف (زبردستی) یا پھر اس کی لاعلمی میں کوئی نشہ آور چیز دی گئی ہو اور وہ اپنے حواس میں نہ ہو۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے انتہائی بے دردی سے ایک کمسن اور معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔ یہ جرم انتہائی سنگین نوعیت کا ہے جو کسی بھی رعایت کا متقاضی نہیں، لہٰذا مجرم کی اپیل خارج کی جاتی ہے۔
